Datasets:
filename stringlengths 19 23 ⌀ | question stringlengths 11 16.6k | answer stringlengths 6 55k | references stringlengths 0 198k |
|---|---|---|---|
fatwa_output_1.json | مناسکِ حج کل کتنے اور کون کون سے ہیں؟ | واضح رہے کہ مناسک کا اطلاق حج کے افعال اور حج کے وہ مقامات جہاں حج کے افعال ادا کیے جاتے ہیں، دونوں پر ہوتا ہے، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں مناسکِ حج سے مراد اگر حج کے افعال ہوں تو چونکہ افعالِ حج فرائض، ارکان، واجبات، سنن و آداب پر مشتمل ہیں؛ اس لیے ذیل میں ہر ایک کو الگ الگ ذکر کیے جاتے ہیں، چنانچہ حج کے اصل فرائض کل تین... | "فالمناسك جمع منسك ومنسك، بفتح السين وكسرها، وهو المتعبد ويقع على المصدر والزمان والمكان، ثم سميت أمور الحج كلها مناسك. والمنسك والمنسك: المذبح. وقد نسك ينسك نسكا إذا ذبح." "قال رحمه الله (وإذا رمى يوم النحر ذبح شاة أو بدنة أو سبعها) لقوله تعالى {فمن تمتع بالعمرة إلى الحج فما استيسر من الهدي} [البقرة: 196] والقران ب... |
fatwa_output_10.json | ازلان یا علیشبہ نام رکھنا کیسا ہے؟ | ’’ازلان‘‘ اور" علیشبہ کا معنی نہیں مل سکا، لہذا ’’ازلان‘‘یا علیشبہ"نام رکھنا درست نہیں ہے ۔ بچوں اور بچیوں کے نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ صحابہ کرام اور صحابیات اور اللہ تعالی كےنیک اور برگزیدہ بندوں اور بندیوں کے نام پر نام رکھے جائیں، یا کم از کم ایسے نام رکھے جائیں جن کے معانی واضح ... | |
fatwa_output_100.json | 1۔ غیرمسلم ممالک میں مقیم مسلمان نوجوان اگر ان ممالک کی افواج میںبھرتی ہوتے ہیں اور ان کی لڑائی کسی مسلمان ملک کے خلاف ہوتی ہے اور یہ جوان اس لڑائی میں مارے جاتے ہیں تو ان کا کیا حکم ہوگا ؟ کیا شرعاً انہیں شہید مانا جائے گا؟2۔ دو مسلم ممالک کی آپس کے لڑائی میں مارے جانے والے نوجوانوں کا کیا حکم ہوگا ؟ کیا شرعاً ان... | 1۔صورت مسئولہ میں جو مسلمان غیر مسلم ملک کی فوج میں شامل ہوکر مسلمانوں کے خلاف جنگ کرتے ہیں وہ اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے نہیں ہے،لہذ اگر یہ مسلمان لڑائی کے دوران مارے جائیں تو ’’ شہید ‘‘ نہیں کہلائیں گے،بلکہ اگر غیر مسلم فوج میں شامل مسلمان فوجی نے اپنے مقابل مسلم ملک کی فوج میں کسی مسلمان کو ناحق قتل کیا تو وہ س... | "وهو في الشرع من قتله أهل الحرب والبغي وقطاع الطريق أو وجد في معركة وبه جرح أو يخرج الدم من عينيه أو أذنه أو جوفه أو به أثر الحرق أو وطئته دابة العدو وهو راكبها أو سائقها أو كدمته أو صدمته بيدها أو برجلها أو نفروا دابته بضرب أو زجر فقتلته أو طعنوه فألقوه في ماء أو نار أو رموه من سور أو أسقطوا عليه حائطا أو رموا نارا في... |
fatwa_output_1000.json | میرا ایک ذاتی مکان ہے، میرے بیٹے اس مکان کو میری بیوی کے نام کرانا چاہتے تھے، جس کی میں نے اجازت نہیں دی، تب سے میرے دو بیٹے میرے نافرمان ہوگئے ہیں، مجھے دیکھتے نہیں اور مجھ سے بد زبانی کرتے ہیں، ان کی ماں یعنی میری بیوی بھی ان بیٹوں کے ساتھ ہے، اور بڑا بیٹا تو یہاں تک کہتا ہے کہ زہر کے پیسے دیدوں گا، لیکن دوا لاکر نہی... | صورتِ مسئولہ میں مذکورہ مکان آپ کی ذاتی ملکیت ہے، اگر آپ بیوی کے نام نہیں کرنا چاہتے تو بیٹوں کے مطالبہ کر پورا کرنا شرعاً ضروری نہیں ہے، بیٹوں کی مذکورہ خواہش پوری نہ ہونے کی وجہ سے باپ کی نافرمانی کرنا، ان سے بد زبانی کرنا بیٹوں کے لیے حرام ہے، اولاد پر اپنے والدین کی اطاعت و فرمان برداری لازم ہے، البتہ اگر والدین... | "وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَان... |
fatwa_output_10000.json | اگر دو دفعہ طلاق دی ہو ، اور وہ رجوع کرنا چاہتا ہے،تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ | صورت مسئولہ میں دی گئی دو طلاقیں اگر طلاق رجعی ہیں، تو عدت کے اندر اندر شوہر رجوع کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، رجوع کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی کو زبان سے یہ کہہ دے کہ میں تم سے رجوع کرتا ہوں اور اس پر دوگواہ بھی قائم کردےتوبہترہے، اگرشوہرعدت کےدوران حقوق زوجیت ادا کردے تو اس سے بھی رجوع ہوجائے گا،البتہ اگر عدت گزر گئی... | "وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية." "فالحکم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة، والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد ولا يصح ظهاره، وإيلاؤه ولا يجري اللعان بينهما ولا يجري التوارث ولا ي... |
fatwa_output_10001.json | ابان کا مطلب؟ | "ابان" نام كا معنی ہیں: برائی یا اچھائی بیان کرنے والا،لکڑی کی گرہ ، نقش قدم پر چلنا وغیرہ ،معنی سے قطع نظر یہ کئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام تھا۔اس لیے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔کتاب العین میں ہے:"أبن: أبان: اسم رجل وجبل. ويقال: فلان يؤبن بخير وبشر، أي: يزن به، فهو مأبون. ويقال: لا يؤبن إلا في الشر. وال... | "ابان" نام كا معنی ہیں: برائی یا اچھائی بیان کرنے والا،لکڑی کی گرہ ، نقش قدم پر چلنا وغیرہ ،معنی سے قطع نظر یہ کئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام تھا۔اس لیے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔کتاب العین میں ہے:"أبن: أبان: اسم رجل وجبل. ويقال: فلان يؤبن بخير وبشر، أي: يزن به، فهو مأبون. ويقال: لا يؤبن إلا في الشر. وال... |
fatwa_output_10002.json | جامعہ سیدہ فاطمةالزاہراء زیر یا زبر کے ساتھ ہے؟ | لفظ ’’الزہرا‘‘ کا درست تلفظ ”زَهْرَاء‘‘ ، ’’زاء‘‘ کے زبر کے ساتھ ہے ،جو کہ حضرت فاطمۃ الزھراء رضی الله عنہا کا لقب ہے ، اس کے معنی چمکتے اور سفید چہرے والی عورت کے آتے ہیں۔یہ جواب اس صورت میں ہے جب سائل کا مقصد الزہراءکی زا کی حرکت کے بارے میں دریافت کرنا ہو۔"لسان العرب"میں ہے:"والمرأة زهراء؛ وكل لون أبيض كال... | "والمرأة زهراء؛ وكل لون أبيض كالدرة الزهراء، والحوار الأزهر. والأزهر: الأبيض. والزهر: ثلاث ليال من أول الشهر. والزهرة، بفتح الهاء: هذا الكوكب الأبيض." "زهر: ، عن ثعلب . قال ابن سيده : (و) أراه إنما يريد (نوره) ، الواحد زهرة مثل تمر و تمرة . ثم إن الذي روي عن ثعلب في معنى النبات إنما هو الزهرة بالفتح فقط. وأما... |
fatwa_output_10003.json | ڈاؤلینس کمپنی سے امجد نے کپڑے سوکھانے والی مشین منگوائی اورڈاؤلینس کی رسید پر دستخط کیا ،مذکورشخص کو لفظ ڈاؤلینس کا معنی معلوم نہیں تھا، اس نے دل میں کہا کہ اس لفظ کا کیا معنی ہے،اس کمپنی کی رسید پر دستخط کرنےسے مذکورشخص کی بیوی پرطلاق توواقع نہیں ہوئی ہے؟جب کہ مذکور ہ شخص کاطلاق کی کوئی نیت نہیں تھی۔ | صورتِ مسئولہ میں ڈاؤلینس ایک الیکٹرانک کمپنی کانام ہے،جس کی متعدد الیکٹرانک مصنوعات ہیں،جب کہ انگریزی زبان میں طلاق کو"DIVORCE"(ڈائیورس)کہتےہیں،ان دونوں الفاظ کےدرمیان کسی قسم کی کوئی مناسبت نہیں،لہٰذا ڈاؤلینس کالفظ نکالنےسےیاڈاؤلینس کمپنی کی رسید پردستخط کرنےسےکسی قسم کی کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم | |
fatwa_output_10004.json | محمد عبداللہ نام رکھنا کیسا ہے؟ | مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)"محمد" حضورِ اکرم ﷺ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جو اللہ تعالی نے آپ ﷺ کے لیے منتخب فرمایا۔"عبداللہ" کا معنی ہے: اللہ تعالیٰ کا بندہ، یہ نام بھی حدیث شریف کے مطابق اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ ناموں میں سے ہیں۔لہذا بچے کا نا... | "(ومن كان اسمه محمدا لا بأس بأن يكنى أبا القاسم) لأن قوله - عليه الصلاة والسلام - «سموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي» قد نسخ لأن عليا - رضي الله عنه - كنى ابنه محمد بن الحنفية أبا القاسم. (قوله: أحب الأسماء إلخ) هذا لفظ حديث رواه مسلم وأبو داود والترمذي وغيرهم عن ابن عمر مرفوعا. قال المناوي وعبد الله: أفضل مطلقا حتى من عبد ا... |
fatwa_output_10005.json | ہماری والدہ کا انتقال 30 جولائی 2022 کو ہوا تھا۔ والد حیات ہیں۔ ہمارا گھر اور کچھ تولے سونا جو کے والدہ کی ملکیت ہیں ہم باہمی رضا مندی سے اس کی شرعی تقسیم کے بارےمیں معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم 2 بھائی اور ایک بہن ہیں۔ | صورتِ مسئولہ میں اگر وارثین صرف یہی ہوں(اور مرحومہ کے والدین موجود نہ ہوں تو) مرحومہ کے ترکہ کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہےکہ مرحومہ کے ذمے اگر کسی کا قرض ہو تو اسے کل ترکہ میں سے ادا کرنے کے بعد، اور مرحومہ نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسےباقی مال کے ایک تہائی ترکہ میں سے ادا کرکے باقی کل منقولہ وغیر منقولہ ت... | |
fatwa_output_10006.json | بائننس پر تجارت حلال ہے یا نہیں؟ براہ کرم رہنمائی کریں۔ | بائنینس (binance) نامی ایپ یا کسی بھی ذریعہ سے کرپٹو کرنسیز (crypto currencies) میں کاروبار جائز نہیں ہے، اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال نہیں ہے۔"تجارت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا" میں ہے:’’بٹ کوائن‘‘ محض ایک فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں ہیں، لہٰذا موجودہ زمانے میں ... | ’’بٹ کوائن‘‘ محض ایک فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں ہیں، لہٰذا موجودہ زمانے میں ’’کوئن‘‘ یا ’’ڈیجیٹل کرنسی‘‘ یا ’’کرپٹو کرنسی‘‘ کی خرید و فروخت کے نام سے انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکا ہے، اس میں حقیقت میں کوئ... |
fatwa_output_10007.json | 1) میں ایم سی بی بینک میں اکاؤنٹنٹ ہوں، معلوم یہ کرنا ہے کہ میری تنخواہ حلال ہے یا حرام؟ اور اگر میں اس تنخواہ میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کروں تو ثواب ملے گا یا نہیں؟2) کیا بینک میں جاب کرنے والے کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا یعنی نماز روزے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا؟3) بینک میں کام کرنے والا مسلمان ہوتا ہے یا نہیں یعنی کیا ... | 1) بینک میں کسی بھی قسم کی ملازمت کرنا جائز نہیں ہے اور بینک کی ملازمت سے ملنے والی تنخواہ حرام ہے، مالِ حرام کا حکم یہ ہے کہ اگر مالک معلوم ہو تو اس کو واپس کردیا جائے اور اگر مالک معلوم نہ ہو تو ثواب کی نیت کے بغیر سارا مال صدقہ کردیا جائے، لہذا اس کو صدقہ کرکے کسی قسم کے اجر کی امید رکھنا درست نہیں۔مزید تفصیل کے لیے... | "عن جابر قال: لعن رسول اﷲ صلی اﷲ علیه وسلم آکل الربا، وموکله، وکاتبه، وشاهدیه، وقال: هم سواء". ترجمہ:" حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سودی معاملہ لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اور ارشاد فرمایا: یہ سب (سود کے گناہ میں) برابر ہیں۔"... |
fatwa_output_10008.json | ( 1)ایک مرداورعورت نے شادی سے پہلے ہم بستری کی تھی،انہوں نے یہ معاملہ کبھی کسی کو نہیں بتایاتھا، اور نہ ہی توبہ کیا،اسی کام کو نہ دہرانے کا فیصلہ کیا،انہوں نے چند ماہ بعد ایک دوسرے سے شادی کر لی، چند سال بعد بیوی نے اپنے ایک دوست کے سامنے اس معاملہ کاانکشاف کیا،کیاایک دوسرے کےساتھ اب نکاح جائز ہے؟(2) جب اوپر والا معام... | (1)صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی دونوں کانکاح برقرارہے۔(2)اوپرمعاملہ کی وجہ سےاگرواقعۃً شوہرنےاپنی بیوی کوطلاق دی ہے،تویہ طلاق درست ہےاورواقع ہوجاتی ہے،اورایک مجلس میں ایک یادویاتین طلاق دینےسےاتنی ہی طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں۔(3)کوئی سزاءنہیں ہے،لیکن آئندہ دوبارہ ایسے سنگین گناہ سےاجتناب کریں،اور توبہ استغفار کریں۔(4)موت کی... | "عن عبد الله بن بريدة، عن أبيه، رضي الله عنه: إن السماوات السبع والأرضين السبع والجبال ليلعن الشيخ الزاني، وإن فروج الزناة لتؤذي أهل النار بنتن ريحها." ترجمہ:"ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں شادی شدہ زنا کار پر لعنت کرتی ہیں اور جہنم میں ایسے لوگوں کی شرم گاہوں سے ایسی سخت بدبو پھیلے گی جس سے اہلِ جہنم بھی پریشان ہوں گے ... |
fatwa_output_10009.json | کیا فون پر نکاح ہو جاتا ہے، اس طرح کہ لڑکا،لڑکی اور گواہان ایک مجلس میں ہو اور سب نکاح خواں کو موبائل فون کے ذریعے سن رہے ہو؟ | واضح رہے کہ شرعاً نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ایجاب و قبول کی مجلس ایک ہونا اور اس میں جانبین میں سے دونوں کا خود موجود ہونا یا ان کے وکیل کا موجود ہونا ضروری ہے، نیز مجلسِ نکاح میں دو گواہوں کا ایک ساتھ موجود ہونا اور دونوں گواہوں کا اسی مجلس میں نکاح کے ایجاب و قبول کے الفاظ کا سننا بھی شرط ہے،صورتِ مسئولہ میں ل... | "وقال الترمذي: وقد قال بعض أهل العلم: إن النكاح جائز بغير خطبة، وهو قول سفيان الثورى وغيره من أهل العلم. قلت: وأوجبها أهل الظاهر فرضا واحتجوا بأنه صلى الله عليه وسلم خطب عند تزوج فاطمة، رضي الله تعالى عنها، وأفعاله على الوجوب، واستدل الفقهاء على عدم وجوبها بقوله في حديث سهل بن سعد: قد زوجتها بما معك من القرآن، ولم... |
fatwa_output_1001.json | 1) میں نے اپنی اہلیہ سے دو مرتبہ یہ الفاظ کہے کہ " مجھے قسم ہے اور تیسری مرتبہ یہ کہا کہ: مجھے قرآن مجید کے تیس پاروں کی قسم ہے کہ میں آج کے بعد آپ کو ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گا اور قریب بھی نہیں آؤں گا۔(2) اللہ جل جلالہ کے علاوہ کوئی بھی قسم اٹھانا جائز ہے یا نہیں ؟3) اگر جائز ہے تو مذکورہ صورت حال میں کفارہ کیا ہو گا؟ | صورتِ مسئولہ میں سائل نے اپنی بیوی کو جو یہ کہا ہے کہ : ” مجھے قسم ہے، مجھے قسم ہے، مجھے قرآن مجید کے تیس پاروں کی قسم ہے کہ میں آج کے بعد آپ کو ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گا اور قریب بھی نہیں آؤں گا“ یہ بیوی کے قریب نہ آنے کی قسم کھانے کو شرعاً "ایلاءِ " کہاجاتا ہے،اس کا حکم یہ ہے کہ اس قسم اٹھانے کے بعد اگر سائل نے چار م... | (قوله: قال الكمال إلخ) مبني على أن القرآن بمعنى كلام الله، فيكون من صفاته تعالى كما يفيده كلام الهداية حيث قال: ومن حلف بغير الله تعالى لم يكن حالفا كالنبي والكعبة، لقوله عليه الصلاة والسلام: "من كان منكم حالفًا فليحلف بالله أو ليذر"، وكذا إذا حلف بالقرآن؛ لأنه غير متعارف اهـ. فقوله: "وكذا" يفيد أنه ليس من قسم الحلف بغ... |
fatwa_output_10010.json | اگر کسی نے "وكذبوا بآيتنا كذابا"کی جگہ "كذابه"پڑھے تو نماز صحیح ہوگي؟دلیل کے ساتھ بتائے۔ | اگر قرآن کی تلاوت میں اس طرح کی غلطی ہوجائے کہ معنی میں تغیرِ فاحش ہوجائے، یعنی: ایسے معنی پیدا ہوجائیں جن کا اعتقاد کفر ہوتا ہے اوراس کے معنی میں ادنی مناسبت بھی نہ ہواور غلط پڑھی گئی آیت یا جملے اور صحیح الفاظ کے درمیان وقفِ تام بھی نہ ہو (کہ مضمون کے انقطاع کی وجہ سے نماز کے فساد سے بچاجاسکے) اور نماز میں اس غلطی ک... | "(ومنها) ذكر حرف مكان حرف إن ذكر حرفا مكان حرف ولم يغير المعنى بأن قرأ إن المسلمون إن الظالمون وما أشبه ذلك لم تفسد صلاته وإن غير المعنى فإن أمكن الفصل بين الحرفين من غير مشقة كالطاء مع الصاد فقرأ الطالحات مكان الصالحات تفسد صلاته عند الكل وإن كان لا يمكن الفصل بين الحرفين إلا بمشقة كالظاء مع الضاد والصاد مع السين والط... |
fatwa_output_10011.json | زید اپنی ذاتی زمین میں مسجد بنانا چاہتا تھا اور مسجد کا کام بھی شروع کردیا مسجد پائے تکمیل کے قریب تھی کہ چند دشمن اور محلے والوں نے وہاں پر مسجد بنانے سے منع کر دیا ،اب حالت یہ ہے کہ وہاں پر کبھی بھی مسجد کے لیے لوگ راضی نہیں ہوں گے، زید کا سوال یہ ہے کہ جتنا خرچہ اس مسجد کو بنانے کے لیےآرہا ہے کسی اور مسجد میں لگا ... | صورتِ مسئولہ میں مذکورہ زمین مسجد کے لیے وقف ہو چکی ہے اورزید کی ملکیت سے نکل کر اللہ تبارک وتعالی کی ملکیت میں داخل ہو چکی ہے، لہذا زید اس جگہ کو اپنے استعمال میں نہیں لے سکتا ، جس مقصد یعنی مسجد کے لیے وقف کی ہے تو مسجد ہی بنانا ضروری ہے ، اور جو لوگ مسجد کی تعمیرات کے کام میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں تو ان کے لیے... | "وعندهما: حبس العين على حكم ملك الله تعالى؛ فيزول ملك الواقف عنه إلى الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد؛ فيلزم، ولا يباع ولا يوهب ولا يورث". "شرط الواقف كنص الشارع، أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به". "البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناءً ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعاً لها، فإن وقفها عل... |
fatwa_output_10012.json | شدید غصہ میں تین طلاقیں دیں ،الفاظِ طلاق یہ ہیں "طلاق دی" کیاطلاق واقع ہو گئی؟ | صورتِ مسئولہ میں اگرشوہرنےبیوی سے بحث ومباحثہ کرتےہوئے تین مرتبہ یہ کہاہوکہ "طلاق دی"تواس سےتین طلاق واقع ہوگئی، میاں بیوی کانکاح ختم ہوچکاہے، اورعدت مکمل ہونےکےبعد بیوی کہیں اورنکاح کرنےمیں آزادہے۔فتاوی شامی میں ہے:"(قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية."(کتاب الطلاق،ركن الطلاق،٢٣٠/٣... | "(قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية." "وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها." "أما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله... |
fatwa_output_10013.json | شادی کے لیے دعا کی قبولیت کا وظیفہ بتادیں ۔ | اچھے اور مناسب رشتہ کے لیے صدقِ دل سے نمازوں کے بعداورتہجد و غروب کے وقت دعا مانگیں، اور صلاۃ الحاجت کا اہتمام کریں، نیز مندرجہ ذیل معمولات میں سے کوئی ایک یا سب اختیار کرسکتے ہیں:1۔{رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد کریں۔2۔نمازِ عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف او... | "اقرأوا "يس"؛ فإن فيها عشر بركات ما قرأها جائع إلا شبع وما قرأها عار إلا اكتسى وما قرأها أعزب إلا تزوج وما قرأها خائف إلا أمن وما قرأها محزون إلا فرح وما قرأها مسافر إلا أعين على سفره وما قرأها رجل ضلت له ضالة إلا وجدها وما قرئت على ميت إلا خفف عنه وما قرأها عطشان إلا روی وما قرأها مريض إلا برء." |
fatwa_output_10014.json | میری بچی کا نام انابیہ ہے اس کا مطلب کیا ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟ | ”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوش بو۔ففي المعجم الوسیط: "الأناب: المسک أو عطر یشبهه". (ص28،الأنب، ط: دیوبند، وکذا في القاموس الوحید،ص: 137، ط: دار اشاعت)’’أَنَابَ‘‘ فعل ماضی واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے، جس کا معنی ہے" اس شخص نے اللہ کی طر... | |
fatwa_output_10015.json | میں نے فتوی دیکھا ہےکہ شطرنج کھیلنا ناجائز ہے، مگر ناجائز کیوں ہے، اس کا پس منظر کیا ہے؟ | حضرت ابوموسي اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: شطرنج نافرمان آدمی ہی کھیلتا ہے، ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شطرنج شرط لگا کر کھیلا جائے یا بغیر شرط کھیلا جائے، یہ روایت دونوں صورتوں کو شامل ہے، یہ روایت اگر چہ بظاہر صحابی کا قول ہے، لیکن حکم کے اعتبار سے یہ روایت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے،... | "(وعن ابن شهاب) أي: الزهري (أن أبا موسى الأشعري قال: لا يلعب بالشطرنج إلا خاطئ) : أي: عاص، وهو بإطلاقه يشمل ما يكون بالشرط وغيره، والحديث إن كان موقوفا، لكنه مرفوع حكما، فإن مثله لا يقال من قبل الرأي، وسيأتي عنه ما يعضد أنه مرفوع حقيقة. في شرح السنة: اختلفوا في إباحة اللعب بالشطرنج فرخص فيه بعضهم ؛ لأنه قد يتبصر به في ... |
fatwa_output_10016.json | ایک انسان جنون کی حد تک اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہو، لیکن وہ کہے میں شرابی ہوں، زنا کرتا ہوں، وغیرہ لیکن دین اور مذہب اور احادیث کے بارے میں سب جانتا ہو ں اور نصیحتیں بھی کرتا ہوں ، کیا ایسے شخص کے دل میں اتنی برائی ہو سکتی ہے؟ | اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ :" اے مخاطب کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو، تو میری اتباع کرو"{قل إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله} [آل عمران:31]یعنی اللہ سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعہ جو احکامات اللہ رب العزت نے عطا فرمائے ہیں، ان پر بلا چوں چراں عمل پیرا ہوا جائ... | تعصي الإله وأنت تظهر حبه ... عار عليك إذا فعلت شنيع لو كان حبك صادقا لأطعته ... إن المحب لمن أحب مطيع." رہی بات ایسے شخص کے وعظ و نصیحت کرنے کی، تو حديث شریف میں آتا ہے کہ آخرت میں اہل جنت کا جہنمیوں سے گزر ہوگا ، تو جنتی جہنمیوں سے دریافت کریں گے کہ تم کس وجہ سے جہنم میں داخل ہوئے، بخدا ہم تو جنت میں ان باتوں کی و... |
fatwa_output_10017.json | میری چھوٹی بہن نے میری مامی سے دودھ پیا ہے، تو میرا نکاح مامی کی بیٹی کی ساتھ ہوسکتاہے ؟ | صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگر ممانی کا دودھ نہیں پیا تو سائل کے لیے ممانی کی بیٹی سے نکاح کرنا جائزہے ، کیوں کہ ان کے درمیاں حرمت کا کوئی رشتہ نہیں ہے ۔فتاوی شامی میں ہے :"(و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسباً، ومصاهرة (رضاعاً) إلا ما استثني في بابه".(کتاب النکاح ، فصل في المحرمات ج: 3 ص: 31 ط: سعید)فیہ ایضا:"(فيحرم من... | "(و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسباً، ومصاهرة (رضاعاً) إلا ما استثني في بابه". "(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان، واستثنى بعضهم إحدى وعشرين صورةً". "(وتحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً وبهما وهو ظاهر". فقط والله... |
fatwa_output_10018.json | 1)گندم پسائی پر بطورِ اجرت پیساہوا آٹا طے کرنا یا کچھ پیسا ہواآٹا اور کچھ رقم طے کرنا کیا شرعاً جائز ہے؟اگر آٹا اسی گندم سے طے نہ کیا جائے،لیکن بعد میں ادائیگی اسی گندم کے پیسے ہوئے آٹے سے کی جائے تو کیا یہ جائز ہے؟2)بوقتِ ضروت آٹا،جو،دال وغیرہ پڑوسی سے مانگ لیا جاتا ہے،اور ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ جب ہمارے ہاں راشن آئےگ... | 1)صورتِ مسئولہ میں پیسی جانے والی گندم میں سے بطورِ اجرت پیسی ہوئے گندم یا کچھ پیسی ہوئی گندم اور کچھ رقم کو مقرر کرنا عقد ِاجارہ(اجرت دے کر گندم پسوانے کےعقد )کوفاسد کرناہے؛کیوں کہ پیسے جانے والی گندم میں سے پیسی ہوئے گندم یا کچھ پیسی ہوئی گندم اور کچھ رقم کو بطورِ اجرت طے کرنا یہ ’’قفیز طحان‘‘ کے حکم میں داخل ہے،... | "صورة قفيز الطحان أن يستأجر الرجل من آخر ثوراً ليطحن به الحنطة على أن يكون لصاحبها قفيز من دقيقها أو يستأجر إنساناً ليطحن له الحنطة بنصف دقيقها أو ثلثه أو ما أشبه ذلك فذلك فاسد، والحيلة في ذلك لمن أراد الجواز أن يشترط صاحب الحنطة قفيزاً من الدقيق الجيد ولم يقل من هذه الحنطة، أو يشترط ربع هذه الحنطة من الدقيق الجيد؛ لأن... |
fatwa_output_10019.json | (1) زید نے خالد سے کچھ (4) بکریاں لیں کہ انہیں میں (یعنی زید) پالتا رہوں گا، جتنی بھی افزائش ِ نسل ہوگی اُسے مالک کی 4 بکریاں نکالنے کے بعد آپس میں آدھا آدھا کیا جائے گا۔(2) زید نے خالد سے 4 بکریاں لیں، اور ان کی آدھی یا اس سے کچھ کم قیمت بھی ادا کردی کہ دونوں مالک ہوں اور افزائش کے بعد برابر تقسیم کردیں گے۔(3) زید نے... | (1)صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مدتِ اجارہ اور بدلِ اجارہ مجہول وموہوم ہے، لہٰذا یہ صورت ناجائز ہے۔ اگر کسی نے ایسا کرلیا تو جانور کے پیدا ہونے والے بچےجانور کے مالک کے ہوں گے، دوسرے شخص کو چارے کی رقم اور اتنی اجرت ملے گی جتنی مارکیٹ میں اس جیسے شخص کو جانوروں کی نگرانی کی ملتی ہے۔(2)یہ صورت جائز ہے، اس میں ہر ایک اپنی م... | "دفع بقرةً إلى رجل على أن يعلفها وما يكون من اللبن والسمن بينهما أنصافاً فالإجارة فاسدة." "رجل دفع بقرةً إلى رجل بالعلف مناصفةً وهي التي تسمى بالفارسية "كاونيم سوو" بأن دفع على أن ما يحصل من اللبن والسمن بينهما نصفان، فهذا فاسد، والحادث كله لصاحب البقرة والإجارة فاسدة." "ولا خلاف في شركة الملك أن الزيادة فيها تكون... |
fatwa_output_1002.json | میرے چار بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ میری بڑی بیٹی کی عمر 22 سال ہے، جس کی شادی ہو چکی ہے۔ اس کے سسرال والوں نے شادی کے اخراجات برداشت کیے، اور میں نے جہیز کے طور پر چند جوڑے دیے۔ باقی تین بچے زیرِ تعلیم ہیں، اور ان کی تعلیم کے اخراجات میرے رشتہ دار اٹھا رہے ہیں۔میں انتہائی غریب ہوں اور بچپن سے یت... | اگر کوئی شخص غریب اور ضروت مند ہے اور اس کی ملکیت میں اس کی ضرورتِ اصلیہ سے زائد اتنی رقم یا سامان نہیں ہے جس کی قیمت نصاب (یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی)کے برابر نہیں ہے، اور نہ ہی وہ ہاشمی (سید ،عباسی) ہے تو اس شخص کے لیے زکاۃ لینا جائز ہے، اور اس کو زکاۃ دینے سے زکاۃ ادا ہوجائے گی۔ اور رہائش کا گھر ضرورتِ اصلیہ... | ’’ومنها الغارم وهو من لزمه دين ولا يملك نصابا فاضلا عن دينه أو كان له مال على الناس لا يمكنه أخذه كذا في التبيين والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير.‘‘ |
fatwa_output_10020.json | ہماراہوٹل ہے ہم اس میں چائے بنانے کے لیے باہردکان سے دودھ لیتے ہیں ، اوراتنی ہی مقدارمیں اس کے ساتھ پاوڈر /خشک دودھ ملاتےہیں ،اس سے ذائقہ اچھابنتاہے ،اوررنگ بھی خوب صورت آتاہے ، لیکن ہم یہ معلوم کرناچاہتے ہیں کہ ایساکرناجائز ہے یانہیں ؟اس میں کوئی مسئلہ تونہیں ہے ؟نوٹ : ہمارے گاہکوں کومعلوم ہوتاہے ( خودسے پتہ ہے ) کہ... | چائے کے ہوٹل کےکام میں دودھ میں پانی یا خشک دودھ ملانے کا یہ مطلب ہے کہ چائے خالص دودھ کی بجائے ملاوٹ والے دودھ کی بناکر دی جائے ، اگر گاہک کے علم میں ہے کہ پانی یاخشک دودھ ملے دودھ کی چائے تیار کی جاتی ہے تو کوئی حرج نہیں، لیکن اسے خالص دودھ پتی کہہ کر فروخت کرنا دھوکہ دہی میں آنے کی وجہ سے ناجائزہوگا۔فتاوی شامی میں ... | "لا يحل كتمان العيب في مبيع أو ثمن؛ لأن الغش حرام۔۔۔قوله؛ لأن الغش حرام) ذكر في البحر أو الباب بعد ذلك عن البزازية عن الفتاوى: إذا باع سلعة معيبة، عليه البيان وإن لم يبين قال بعض مشايخنا يفسق وترد شهادته". "كتمان عيب السلعة حرام وفي البزازية وفي الفتاوى إذا باع سلعة معيبة عليه البيان وإن لم يبين قال بعض مشايخن... |
fatwa_output_10021.json | مشکوۃ شریف میں نماز کے بعد کی دعا ہے:"اللهم أنت السلام ومنك السلام، تباركت يا ذا الجلال والإكرم"منقول ہے۔بعض لوگ اس دعا میں" تبارکت ربنا وتعالیت"کا اضافہ کرتے ہیں، جبکہ ان الفاظ کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ یہ الفاظ موضوعی ہیں۔حالانکہ بخاری جلد اول ابواب الوتر میں، ائمہ ثلاثہ جس دعا کے وتر میں پڑھنے کے قائل ہیں اس میں یہ ... | آپ صلي اللہ علیہ وسلم سے نماز کے بعد دعا کے جو الفاظ منقول ہیں، وہ یہ ہیں:"اللهم انت السلام ومن السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام".اس کے علاوہ"تباركت ربنا وتعاليت"جيسے الفاظ منقول نہیں۔چنانچہ صحیح مسلم میں ہے:"عن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر ثلاثا، وقال: "اللهم أ... | "عن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر ثلاثا، وقال: "اللهم أنت السلام ومنك السلام، تباركت ذا الجلال والإكرام." لہذا افضل اور بہتر یہی ہے کہ نماز کے بعد کی جو دعا ہے ، اس میں"تبارکت ربنا وتعالیت"کا اضافہ نہ کیا جائے؛ کیونکہ یہ اضافہ خود حضور اکرم صلي اللہ علیہ وسلم سے ثا... |
fatwa_output_10022.json | ہمارے علاقے کے اکثر علماءاورتبلیغی حضرات پگڑی(عمامہ)باندھنےکااہتمام کرتےہیں،خصوصاًنمازوں توضرور باندھتے ہیں ،اورتبلیغی حضرات کہتے ہیں کہ حدیث میں آیاہےاگرکسی نےپگڑی کےساتھ نماز پڑھ لیا تواس کو 70درجےکاثواب ملےگا۔اب پوچھنایہ ہے(1) کہ حدیث میں واقعۃً اس طرح منقول ہے کہ پگڑی پہن کر 70درجے کاثواب ملےگا؟(2)کیاپگڑی (عمامہ)لب... | واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اعمال جوعبادات کے قبیل سے ہیں ان کوسننِ ہدیٰ اور سننِ غیر عادیہ کہا جاتا ہے،مثلاًاقامت،اذان اورباجماعت نماز اداکرناوغیرہ ،اوروہ اعمال جن کا اختیار کرنا بطورِ عادت تھا، ان کو سننِ زوائداور سننِ عادیہ کہا جاتا ہے، مثلاً کپڑے پہننے کا طریقہ، کھانا کھانے کا طریقہ وغیرہ ... | "عن أبي الزبير، عن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "ركعتان بعمامة خيرٌ من سبعين ركعةً بغير عمامة." "وكذا "صلاة بعمامة تعدل خمسا وعشرين صلاة وجمعة بعماة تعدل سبعين جمعة والصلاة في العمامة بعشرة آلاف حسنة "، قال المنوفي: "فذلك كله باطل.....وكذا ما أورده الديلمي من حديث إبن عمر مرفوعا:"صلاة... |
Banuri Islamic Fatwa Dataset (Urdu)
High-quality Urdu Islamic fatwa collection in question–answer form, scraped from the publicly published fatwa archive of banuri.edu.pk — Jamia Uloom-ul-Islamiah / Darul Ifta Banuri Town, a renowned institution in Hanafi jurisprudence.
These are official published fatwas, not forum opinions or AI-generated text. The corpus is curated for purity: real istifta (questions) with formal ifta-style answers grounded in classical Hanafi sources.
Dataset summary
| Item | Detail |
|---|---|
| Source | banuri.edu.pk (public fatwa pages) |
| Language | Urdu (answers often include Arabic quotations) |
| Style | Q&A fatwa format |
| Madhhab | Hanafi jurisprudence |
| Rows | ~64,113 |
| File | merged_metadata.jsonl (JSON Lines) |
Intended use
Useful for muftis themselves — to quickly find or recall the published opinion of Darul Ifta Banuri on a mas’alah (search, browse prior answers, compare similar cases).
Also useful as a retrieval archive of Banuri’s public fatwas for qualified readers working in ifta.
If you train or fine-tune on this data
For anyone who intends to train or fine-tune models on it. Do not treat model outputs (or this dump alone) as authoritative Shariah rulings. Fatwas are case-sensitive, time-bound, and institution-specific — always verify on banuri.edu.pk and with a qualified mufti.
Data fields
Each line is one JSON object:
| Field | Type | Description |
|---|---|---|
question |
string | User istifta / question in Urdu |
answer |
string | Full official fatwa text, including embedded references as published |
references |
string or list | Best-effort regex extraction of citations from the answer (see below) |
filename |
string (optional) | Present on a subset of rows; original scrape/export filename |
About answer vs references
answeris the primary field. It already contains the complete fatwa, including source quotations and citations as they appear on the website.referencesis secondary / helper metadata only. It was produced by regex-based extraction from the answer text, as an attempt to surface books, Arabic passages, and citation lines separately.- Extraction succeeds on roughly 85–90% of cases where separable reference patterns are present. Failures include unusual formatting, nested citations, or answers without clear citation blocks.
- Do not treat
referencesas exhaustive or authoritative over the fullanswer. Preferanswerfor grounding and citation fidelity.
Example
{
"filename": "fatwa_output_1.json",
"question": "مناسکِ حج کل کتنے اور کون کون سے ہیں؟",
"answer": "واضح رہے کہ مناسک کا اطلاق ...",
"references": "\"فالمناسك جمع منسك...\""
}
Collection & quality notes
- Scraped from publicly published fatwas on banuri.edu.pk.
- Content is institutionally issued Darul Ifta material (high editorial quality relative to open web Q&A).
- Light structural normalization into JSONL Q&A rows; religious substance is from the source site.
- Urdu text may contain Arabic ayah/hadith/fiqh quotations, mixed punctuation, and non-breaking spaces from the original HTML.
Limitations
- Madhhab scope: Primarily Hanafi; not a multi-madhhab comparative corpus.
- Language: Urdu-centric; Arabic appears mainly inside quotations.
- References field: Regex helper only (~85–90% useful extraction); always verify against
answer. - Temporal / topical coverage: Reflects what was published and scraped from the site; not a complete encyclopedia of fiqh.
- Scraping artifacts: Occasional whitespace, encoding, or formatting noise may remain.
- Not a source of truth for training/fine-tuning users: If you train or fine-tune on this data, do not treat the dataset or resulting models as religious ground truth; verify against Banuri’s site and qualified scholarship.
License & usage
This dataset packaging is released under the MIT License.
Please credit Banuri Darul Ifta / banuri.edu.pk as the original source of the fatwa text. The religious content originates from that institution’s public archive; MIT here covers the dataset compilation/formatting as redistributed in this repository.
Citation
If you use this dataset, please cite the source institution and this dataset card, for example:
Banuri Darul Ifta Fatwa Archive (Urdu Q&A), scraped from https://banuri.edu.pk
Dataset: Banuri Islamic Fatwa Dataset (Urdu) — merged_metadata.jsonl
Contact / maintenance
Dataset prepared mainly so muftis can search Banuri Darul Ifta’s published Urdu fatwas. For corrections to packaging or metadata (not for fatwa rulings), open a discussion on the Hugging Face dataset page.
- Downloads last month
- 30