News Text
stringlengths
151
36.2k
نیو یارک اے پی پی عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث رواں سال مزید چار کروڑ افراد بھوک کا شکار ہو جائیں گے اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک زراعت کے اعلان کے مطابق رواں سال مزید کروڑ افراد بھوک غذائی قلت کے شکار افراد میں شامل ہو جائیں گے جس کی بڑی وجہ غذائی اجناس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہے رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا میں بھوک کا شکار افراد کی تعداد 96 کروڑ 30 لاکھ ہو جائے گی جوکہ گزشتہ 92 کروڑ 30 لاکھ تھی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے کروڑ سے زائد بھوک کا شکار افراد ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں جن میں سے دو تہائی بھارت پاکستان چین کانگو بنگلہ دیش انڈونیشیا اور ایتھوپیا کے شہری ہیں
واشنگٹن اے ایف پی بچوں کیلئے وسیع پیمانے پر کھلونے تیارکرنیوالی امریکن فرم کے بی ٹوائز نے بنک دیوالیہ ہونے سے محفوظ رہنے کیلئے ڈیلاوئیر کی عدالت میں درخواست دیدی ہے اس سے بدترین اقتصادی کساد بازاری کا اندازہ ہوتا ہے کے بی ٹوائز کے امریکہ بھر میں 460 سٹور ہیں اور اسکے ذمہ ارب ڈالر کے واجبات ہیں
واشنگٹن اے ایف پی امریکہ کی بڑی طیارہ ساز کمپنی نے اپنے کسٹمرز کو طیاروں کی ڈلیوری کو مئوخر کردیا ہے کمپنی نے رواں سال نئے 787 ڈریم لائنرز ہوائی جہازوں کی ڈلیوری کا معاہدہ کیا تھا تاہم اس معاہدے پر عملدرمد نہیں ہوسکا کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی ڈلیوری میں تاخیر پیداواری صلاحیت میں کمی کی وجہ سے ہوئی جبکہ کمپنی کے ورکرز نے بھی ہڑتال کردی جس کی وجہ سے کام کافی متاثر ہوا ذرائع نے مزید بتایا کہ اب یہ طیارے 2010ء کے غاز میں فراہم کئے جائیں گے
اسلام باد ثناء نیوز پاکستان اکانومی واچ نے کہا ہے کہ بھارت کی منتشرخارجہ پالیسیوںکی وجہ سے دنیا کی ایک تہائی ابادی طویل عرصہ سے غربت کا شکار ہے اورمعاشی سرگرمیوں کی رفتار ضرورت سے زیادہ سست ہے اس کی افغان پالیسی بھی جنوبی ایشیاء کی معاشی ترقی میں بڑی رکارٹ ہےبھارت مزید حملوں سے بچنے کے لئے افغان پالیسی اور اقلیتوں کے استحصال کا سلسلہ بند کرے یا اپنے اندرونی امن اور معاشی ترقی پر سمجھوتہ کر لےبھارت بڑھتی ہوئی اندرونی کرپشن اورعلاقائی بالادستی کے بجائے دیگر ممالک کے ساتھ بھی برابری کی سطح پر تعلقات رکھنے کی کوشش کرےپاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے خلاف زہریلے بیانات اور دھمکی امیز ٹیلی فون کالوںسے نہیں بلکہ عمل سے ختم ہوگیخطے میں دھشت گردی کا سبب پاکستان نہیں بلکہ امریکی پالیسیاں ہیں
اسلام باد اے پی پی ورلڈ اکنامک فورم کی پہلی فنانشل ڈویلپمنٹ رپورٹ میں پاکستان کو 34 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے رپورٹ میں 52 ملکوں کے فنانشل نظاموں اور مارکیٹوں کا جائرہ لیا گیا ہے سپورٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو رتھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں فنانشل سسٹم میں بہت اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں رپورٹ میں روس کو 35 ویں انڈونیشیا کو 38 ویں ترکی کو 39 ویں برازیل کو 40 ویں اور پولینڈ کو 41 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے معمولی برتری سے امریکہ پہلے اور برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے
اسلام باد مانیٹرنگ ڈیسک ایس ای سی پی نے 15 دسمبر سے کے ایس ای انڈیکس کا انجماد ختم کرنے کی ہدایت کردی کے ایس ای کے ڈائریکٹر کے مطابق ہونے والے بورڈ اجلاس میں ان احکامات کا جائزہ لے گا جبکہ چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ انجماد ختم کرنے کے احکامات ملک کی تینوں سٹاک ایکسچینجز کو جاری کردیئے گئے ہیںجبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن نے لاہور میں اپنے کمشنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تینوں سٹاک مارکیٹس کے انجماد کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی ایس ای سی پی کے ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد تینوں سٹاک ایکسچنیجز کونوٹس کے ذریعے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ انڈیکس کے انجماد کو فوری ختم کردیں کراچی لاہور اور اسلام باد سٹاک ایکسچینجز کے انڈیکس منجمد کرنے کا فیصلہ 27 اگست کو کیا گیا تھا تاکہ مارکیٹ میں جاری شدید مندی کے رحجان کو روکا جاسکے اس وقت یہ بھی امید ظاہر کی گئی تھی کہ حکومت جلد ہی ایک فنڈ بنا کر سٹاک مارکیٹ میں خریداری کریگی تاہم اب جب کہ ئی ایم ایف نے اس طرح کے فنڈ کی مخالفت کردی ہے اور مارکیٹ سودوں پر بھی پابندی لگائی جاچکی ہے ایس ای سی پی کی اس ہدایت کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ انڈیکس کا انجماد جلد ختم کردیا جائے گا
لاہور سٹاف رپورٹر دی فائونڈرز گروپ کے سینئر نائب صدر اور قانونی امور کمیٹی کے انچارج حاجی محمد صف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے لاہور چیمبر کے عہدیداران کو سوچ سمجھ کر تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر میاں مظفر علی کی طرف سے جاری اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے ممبران سے سروسز چارجز کی وصولی کو ختم کیا ہے حاجی محمد صف نے دعوی کیا کہ چیمبر کی طرف سے سروسز چارجز کا خاتمہ ہمارے دبائو کے تحت کیا گیا ہے حالانکہ یہ لوگ سال سے سروسز چارجز وصول کرکے ممبران چیمبر کو دھوکہ دے رہے تھے حاجی محمد صف نے مطالبہ کیا کہ لاہور چیمبر کی عمارت پر متعلقہ محکمہ کی منظوری کے بغیر منزل تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے جس کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی چیمبر رکنیت کو منسوخ کیا جائے انہوں نے مطالبہ میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے تصدیق کرنے کے بعد جعلی ممبروں کی رکنیت منسوخ کی جائے
لاہور خبرنگار ڈی سی او لاہور سجاد احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے نہ صرف چالان اور جرمانے کئے جائیں گے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا ڈی سی او نے اس حوالے سے خصوصی مجسٹریٹوں کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سبزیوں پھلوں گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ پر نگاہ رکھیں اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دیں اتوار بازار شادمان اور اسلامپورہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے پیاز ادرک لہسن اور ٹماٹر کی کمی اور مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ٹی او رانا مقبول کو سبزی منڈی سے یہ اشیاء فوری طور پر لانے کا حکم دیا ہے ڈی سی او نے سیکرٹریٹ اسلامپورہ اورسمن باد کے علاقوں میں بکرے فروخت کرنے والے اسلام محمد ابوبکر اور صدیق کو دو دوہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ان کے جانور شہر سے باہر مویشی منڈی میں لیجانے کا حکم دیا
ہارون اباد ان لائن سٹیٹ بنک اف پاکستان نے عید کی تعطیلات کے دوران بنک کھاتہ داروں کو کیش کی حسب ضرورت فراہمی یقینی بنانے کیلئے شیڈول برانچوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں اطلاع مطابق یہ ہدایات گذشتہ عید پر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر تعطیلات کے دوران کیشن ختم ہونے کے ملک گیر شکایات کے پیش نظر دی ہیں
نیویارک اے پی پی امریکہ میں جاری اقتصادی بحران کے نتیجہ میں ہر ماہ دو بینک بند ہو رہے ہیں جبکہ 23 بینک پہلے ہی اپنی تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں حال ہی میں فرسٹ جارجیا کمیونٹی بینک بند ہوا موجودہ سال کے دوران مجموعی طور پر 24 بینک بند ہو چکے ہیں موجودہ اقتصادی بحران سے قبل 1990ء سے امریکی بینک خسارہ کا شکار تھے گذشتہ ماہ بینک بند ہوئے قبل ازیں 2002 میں 11 بینک بند ہو گئے تھے جبکہ 2005ء اور 2006ء میں کوئی بینک بند نہیں ہوا تھا فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کے مطابق 90ء کے عشرہ میں مجموعی طور پر 12343 کمرشل بینک کام کر رہے تھے جن کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس سال جون تک 7203 بینک کام کر رہے تھے موجودہ سال کے دوران بند ہونے والے سب سے بڑے بینک میں واشنگٹن میوچل شامل ہے اقتصادی بحران کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں بینکوں کے بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ کے علاوہ لوگوں کو قرضے کے حصول میں مشکلات پیش رہی ہیں
اسلام باد لائن وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی ٹیکس لگا کر کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ نہیں پیدا کرنا چاہتی یہ اختیار صوبوں کا ہے انہیں چاہئے کہ وہ زرعی شعبے پر ٹیکسوں کی شرح بڑھائیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ئندہ مالی سال کے فنڈز جاری کرنے کیلئے ڈونرز پر انحصار کرنا ہو گا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکسوں کے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی کو موجودہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرپرسن فوزیہ وہاب کی صدارت میں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں
اسلام باد اے پی پیوفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسکو حکومت کی طرف سے پہلے سے اعلان کردہ قیمت پر 10لاکھ ٹن دھان خریدے گا جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن اف پاکستان اوپن ٹینڈرز کے ذریعے پانچ لاکھ ٹن دھان خریدے گا یہ فیصلہ جمعہ کو یہاں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں دھان کی خریداری کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھان کی مقرر کردہ قیمت 100 فیصد ادائیگی مقررہ بینکوں کے ذریعے براہ راست دی جائیگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس سال کیلئے40 لاکھ ٹن چاول کی برامد کے مقررہ ہدف میں سے 15 لاکھ ٹن چاول ٹی سی پی کے ذریعے درامد کرنے کے ضروری انتظامات کئے جائیں گے محکمہ خوراک کے ذرائع نے کہا کہ ملک میں چاول کی قلت پر قابو پانے اور چاول کی مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے حکومت نے رواں سال کاشتکاروں سے براہ راست خریداری کا پروگرام بنایا ہے
اسلام باد نیٹ نیوز پاکستان میں سالانہ کروڑ ہینڈ سیٹس درمد کئے جا رہے ہیں یہ بات اسلام باد میں موبائل ہینڈ سیٹس درمد کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سلیم منڈوی والا کے ساتھ ملاقات میں بتائی وفد میں موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایل جی نوکیا سیمنز گروپ ٹیلی کام فانڈیشن اور ایڈوانس ٹیلی کام شامل تھیں
لاہور خبرنگار خصوصی پی ئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پی کے203 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس پر مذکورہ پرواز کے مسافر احتجاج کرتے نظر ئے جبکہ ائرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ جہاز کی مد میں تاخیر کے باعث مذکورہ پرواز لیٹ ہوئی اسلام باد سے نیوالی پی کے681 ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پانچ بجے ئی جبکہ ملتان جانے والی پروازیں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی پی ئی اے کا پشاور لاہور سیکٹر میں بھی ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی پروگراموں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
اسلام باد ثناء نیوز دنیا میں سالانہ دس کھرب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے جی ایٹ ممالک کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کیو جہ ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ رڈیننس جاری کیاگیا ہے ایسا نہ ہوتا تو پاکستان کو عالمی امداد کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بینکنگ اور قوانین کے ماہرین نے پلڈاٹ کے تحت میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کیاپلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کو ملکوں ان کے معاشروںاور معیشت کیلئے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس حوالے سے 2007ء میں رڈیننس کا اجراء ہوا مالیاتی امور کے ماہر راحیل رانا نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی رقم کو جرائم میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں سالانہ ایک ٹریلیئن ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے کرپشن کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا کے180ممالک میں پاکستان 134 نمبر پر ہے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنکوں اور سٹیٹ بینک میں اس قسم کا سیٹ اپ ہونا چاہئے ریسرچ سوسائٹی برائے عالمی قوانین کے صدر عامر بلال صوفی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے خاتمے کے بارے میں کنونشن پر دستخط کرنے کی وجہ سے اس بات کا پابند ہے کہ وہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا اطلاق کرے انہوں نے کہا کہ ہنڈی کے ذریعے رقوم ترسیلات کو روکنے کیلئے ہماری مالیاتی اداروں کو مراعات اور ترغیبات کا اعلان کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ این او غیرمقبول اقدام تھا میری رائے میں یہ عالمی معاہدات کی بھی خلاف ورزی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد کرپشن پر دستخط کر چکا ہے انہوں نے واضح کیاکہ جرائم سے حاصل ہونے والی رقوم کو سفید دھن میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا
اسلام باداین این ئیموبائل فون صارفین نے حکومتی ٹیکسوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا فی الفور نوٹس لیں اورمہنگائی کے اس دور میں عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومتی ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے صارفین نے بتایاکہ 100روپے کے کارڈ پر 31روپے سے زائد حکومتی ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی ہوجاتی ہے جبکہ موبائل کمپنیوںنے بھی سروسز چارجز کے نام پر مزید پانچ فیصد کٹوتی شروع کردی ہے
لاہور نیوز رپورٹر وفاقی وزیر پانی بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت تک نہیں پہنچیں جیسے ہی سفارشات ملیں گی ان کا جائزہ لیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ غریب اور متوسط طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے تاہم فی الحال بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوشن الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کے 32 ویں سالانہ کنونشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے پر ہماری لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میٹر ریڈروں کے پے سکیل نمبر سے گریڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے اس کیڈر کو صارفین کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ 2009ء میں دیامیر بھاشا ڈیم داسو ڈیم پونجھی ڈیم اور نیلم جہلم ڈیم پر کام شروع کردیا جائیگا جس سے یقینی طور پر ملک میں جاری بجلی کی قلت میں واضح کمی ئے گی اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کا مقصد ہی عوام کو ریلیف دینا ہے عوام کو پہلے بھی بجلی کے بلوں پر 41 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی 117 ارب روپے کی مزید سبسڈی دی جا رہی ہے اس کے باوجود کہ 65 ارب روپے کی رقوم سرکلر ریڈ ہیں اور ہم پر شدید معاشی دبائو ہے انہوں نے ایم ڈی پیپکو کو ہدایت کی کہ جن صارفین کے دوبارہ بل لگ کر گئے ہیں ان کے اضافی بل درست کئے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ئی ای ای پی صدر اور سابق ممبر پاور انور خالد نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر کا گے نہ نا ہے
لاہورسٹاف رپورٹر ایکشن ایڈ کے زیر اہتمام پنجاب پیپلز بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں سیاسی جماعتوں ارکان اسمبلی پروفیشنلزسول سوسائٹی کے گروپوں اور عوام کو حصہ لینا چاہیے اس کے بغیر ملک میں ترقی کی شرح بہتر ہو سکتی ہے نہ یہ عمل دیرپا ثابت ہو سکتا ہےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مسرت حسن نے کہا کہ بجٹ سازی اور اس پر عمل کے سلسلے میں عام ادمی کو شریک کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچے کا میکنزم بہتر بنانا ہو گاسکینہ شاہین نے کہا کہ عام طور پر ہمارے یہاں بجٹ کو ارکان اسمبلی اور عوام سے خفیہ رکھا جاتا ہے اور بجٹ میںمختص رقوم خرچ کرنے میں شفافیت نہیں ہوتی اور ایک بڑا حصہ غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ ہو جاتا ہےذوالفقار لنڈ بشری خاقلق نے کہا کہ یہاں بہت سی پارلیمنٹری کمیٹیاں ہیں مگر ان میں کوئی بھی بد قسمتی سے موثر اور فعال نہیںانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی فلاحی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
لاہور نیوز رپورٹر کھاد کمپنیوں نے یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد یوریا بوری کی قیمت 625 روپے سے بڑھ کر 825 روپے ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کھاد کی کمپنیوں نے نہ صرف مارکیٹ میں یوریا کی بوری کی قیمت کو بڑھایا ہے بلکہ اسے مارکیٹ میں شارٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس بارے میں ایگری فورم پاکستان چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ ربیع کے سیزن میں کروڑ یوریا بوری استعمال ہوگی اصل قیمت سے 200 روپے زائد پر فروخت کرنا دراصل کسانوں کی جیبوں پر 10 ارب روپے ناجائز وصول کرنا ہے جس سے کھاد کا استعمال نصف رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس نہ لیا تو ایگری فورم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی
کراچیمارکیٹ رپورٹرکراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز جاری بے یقینی کیفیت پر کے ایس ای 100انڈیکس کسی تبدیلی کے بغیر918710پوائنٹس پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں26کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیریقینی سے دوچاررہاسپورٹ فنڈز کی عدم فراہمیئی ایف ایم کا اسٹاک مارکیٹ کو سپورٹ فنڈز کی فراہمی سے انکار پرممبران اوربروکرز میں بے یقینی کیفیت بڑھ گئی جس کے باعث حصص کے کاروبار میں مندی برقرار رہی حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کو مزید26کروڑ 40لاکھ 34ہزار 8روپے کا خسارہ رہا جمعرات کے روز مجموعی سودوں میں 9لاکھ17 ہزار 900 حصص کے زائد سودوں میں کاروبار ہوا اور مزید 10فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں کاروباری لحاظ سے سریٹو اسپننگ 8لاکھ96ہزار حصص اورنیشنل اسیٹس کے 10ہزار 500حصص کے سودے ریکارڈ کئے گئے
لاہوراسلام باد سٹاف رپورٹراے پی پی پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سردیوں میں سی این جی سٹیشن ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تو احتجاجا سڑکوں پر نکل ئیں گے اور معاہدے کی خلاف ورزی پر سوئی ناردرن کیخلاف عدالتی چارہ جوئی کرینگے ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین کیپٹن راجہ شجاع انور سہیل گیلانی خوشنود باجوہ کرنل احسان الحق ماجد انصاری اور اسلم بھٹہ نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ ایسوسی ایشن کے ممبر ٹیکنیکل خوشنود باجوہ نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ اگر حکومت نے گیس کی شارٹیج کے پیش نظر لوڈ شیڈنگ کرنی ہے تو جب گھروں میں کھانا تیار کرنے کا وقت ہوتا ہے اس وقت سی این جی سٹیشنوں پر گیس بند کردیں کیونکہ اس سے گھریلو اور دیگر صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتاہے مگر اس کیلئے نیک نیتی کی ضرورت ہے دوسری طرف نیشنل فورم فار انوائرمنٹ نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تجویز اور فیصلہ غیر دانشمندانہ اور عوام دشمنی کے مترادف ہوگا فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ ملک میں سستے ایندھن کے ساتھ ساتھ سی این جی کے استعمال سے فضائی الودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ قلت پر قابو پانے کیلئے بالوڈ مینجمنٹ شمسی توانائی سے چلنے والے گیزر اور ہیٹر کا استعمال لازمی قرار دیا جائے گیس کی چوری کو روکا جائے اور بچت کو فروغ دیا جائے دریں اثناء ہیلپ لائن ویلفیئر ٹرسٹ کریسنٹ یوتھ ارگنائزیشن اور دیگر تنظیموں نے بھی اس تجویز کی مخالفت کی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن اسلام باد ریجن کے جنرل منیجر ایم اسماعیل پراچہ نے کہا ہے کہ سردیوں میں دو ماہ کیلئے سی این جی گیس سٹیشن بند کرنے کا کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں ہے اور کمرشل گیس یونٹس کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر گیس کے پریشر کم ہوا تو لوڈ مینجمنٹ فارمولے پر عمل کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گیدوسری طرف سی این جی ایسوسی ایشن صوبہ سرحد کی سی این جی سٹیشن بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی طور پر سٹیشنوں کو لگانے اور 80 ہزار ملازمین نے خودسوزی کی دھمکی دیدی ہے
لندن این این ائی ٹریفک جام سے بچنے کیلئے ایک بین الاقوامی کمپنی فضائوں میں میں اڑنے والی کار تیار کر رہی ہے برطانیہ مولر انٹرنیشنل نامی کمپنی گاڑی کی جسامت جتنی اسکائی کار ایم 400 تیار کری رہی ہے جو تین سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکے گی کسی چھوٹے طیارے کی مانند یہ کار کسی بھی مقام سے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑ اور اتر سکے گی اس منصوبے کے خالق پائو مولر کے مطابق سکائی کار اپنی ازمائش کے اخری مراحل میں ہے
لاہور اے پی پی انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا نے تمام صوبوں کی مشاورت سے تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کی ترسیل کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ارسا کے مطابق پانی کی ترسیل میں کمی دسمبر سے جنوری کے دوران بتدریج کی جائے گی دوسری طرف پیپکو کے مطابق اگر ڈیموں سے پانی کم چھوڑا گیا تو بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگی جس سے لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے
لاہور کامرس رپورٹر پاکستانی تاجروں نے کہا ہے کہ اگر بھارت ممبئی بم دھماکوں کو جواز بنا کر پاکستان سے تجارت ختم کرتا ہے تو قومی سلامتی کیلئے پاکستان کی کاروباری برادری اور عوام بھارت سے تجارتی روابط ختم کرنے کیلئے تیار ہیں وفاق ایوانہائے تجارت صنعت پاکستان کے نائب صدر اظہر سعید اور ایف پی سی سی ئی کی زونل کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا کہ بھارت کو ممبئی بم دھماکوں پر پاکستان کے بارے میں منفی رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے پہلے تحقیقات کرنے کے کون ذمہ دار ہے بغیر تصدیق کے الزامات عائد کرنا باشعور قوموں کا شیوہ نہیں ہے پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے تو پھر پاکستان کیسے دہشت گردی میں ملوث ہوسکتا ہے بھارت میں جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کی کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستانی تاجروں لاہور ایوان صنعت تجارت کے سابق صدر میاں شفقت علی اورسابق نائب صدر فتاب احمد وہرہ ملک واپسی پر کہا کہ پاکستان اوربھارت کے مابین تجارت ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے میاں شفقت علی نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان سے تجارت ختم کرتا ہے تو اس میں بھارت کو نقصان ہوگا اور پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ اس وقت توازن تجارت بھارت کے حق میں ہے فتاب احمد وہرہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت ملتوی نہیں ہونی چاہئے اگر ایسا ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ دہشت گرد جیت گئے اور امن ہار گیا بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں اگر بھارت کی جانب سے ایسا پراپیگنڈہ جاری رہا تو ہمارے لئے تجارت کرنا ممکن نہیں ہے
اسلام اباداین این ئیبھارت غیر ذمہ دار اور دہشت گرد ملک ہے الزامات کی سیاست خطے کی معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گیبھارت کی دھمکیوں نے بکھرے ہوئے ہجوم کو دوبارہ متحد قوم بنا دیاہےسیا ستدان بھی اختلافات بھلا کر فضا کو خوشگوار بنائیںپاکستان گرفتار حملہ اوراجمل عامر قصاب کو بین الاقوامی میڈیا اورماہرین کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرے جس سے بھارتی سازش بے نقاب ہوگی پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کی سالمیت کے خلاف دہشت گردی کے مراکز قائم کرنے پررا کے چیف اورامور خارجہ کے سیکرٹری کو طلب کیا جائے انھوں نے کہا کہ ائی ایس ائی چیف سمیت کسی بھی افسر ممبئی بھیجنے کی ضرورت نہیںہے
لاہورکراچی کامرس رپورٹرمارکیٹ رپورٹر لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری جمود کے باعث ایل ایس ای انڈیکس 25 میں کوئی رد بدل نہیں ہوا اور اسکا حجم 282536 پوائنٹس کی سطح پر برقرار رہا اور صرف 500 حصص کا کاروبار ہوسکا جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی کاروبار مثبت زون میں رہا کے ایس ای 100انڈیکس کسی تبدیلی کے بغیر 918710پوائنٹس پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں3کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور معمولی تیزی غالب رہی نیشنل اسیٹس کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے منگل کے روز مجموعی سودوں میں ایک لاکھ 97ہزار 300حصص کے زائد سودوں میں کاروبار ہوا جس کے نتیجے میں منگل کے روز مزید 10فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام باد مانیٹرنگ نیوز بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پلاننگ کمیشن کا اہم اجلاس اسلام باد میں ختم ہوگیا ہے بلوچستان حکومت نے صوبہ میں 16 گیس فیلڈز سے تیل گیس کی تلاش کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے سیکرٹری جنرل پلاننگ کمیشن سلمان فاروقی کی زیر صدارت ہونیوالے اس اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزراء اور اعلی حکام شریک ہوئے
لاہورسٹاف رپورٹر صوبائی دارلحکومت کے 8اہم روٹوں پر چلنے والی نیو خان میٹرو بس کمپنی کے سینکڑوں ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے گزشتہ 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پیر کے روز کمپنی کی بسیں چلانے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے ان اہم روٹوں پر سفر کرنیوالے ہزاروں مسافروں کو گزشتہ روز شدید کوفت اور انتظار کرنا پڑامظاہریننے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کمپنی انتظامیہ ہمیں وقت پر تنخواہ دیتی ہے نہ وہاں لیبر لاز کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ کمپنی میں یونین بنانے کی اجازت ہےاس سلسلے میں نیو خان میٹرو بس کے مینجنگ پارٹنر شیخ اشرف نے کہا ہے کہ کچھ عملے کو ادائیگی کردی گئی ہے اور مرحلہ وار سب کو تنخواہ دیدی جائیگیاخراجات میں اضافے کے باعث کمپنی پر مالی بوجھ بڑھ گیا تھا
اسلام اباد ان لائن ایرانی حکومت نے کینوکی ناقص کوالٹی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان سے برامد ات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکومت پاکستان کو سخت اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے پاک ایران طے شدہ اصولوں کے تحت موثر عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سے کینو کی درامد پر پابندی کی دھمکی دیدی ہے
لاہور ریڈیو مانیٹرنگاے ایف پی عالمی معاشی بحران شدید ہوتا نظر رہا ہے جس کی وجہ سے مغربی سٹاک مارکیٹس کو زبردست مندے کا سامنا ہے گزشتہ روز نیویارک سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں مندی دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ انڈیکس میں 441 پوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی اسی طرح لندن سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا غاز کافی دیر سے ہوا اور کاروبار میں فیصد تک کمی ئی ہے جبکہ جرمنی کی فرینکفرٹ میں بھی مندی رہی اور مارکیٹ انڈیکس 532 فیصد تک گر گیا معاشی بحران اور غیر یقینی کا اثر کینیڈا کی ٹورنٹو مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا جہاں انڈیکس میں سب سے زیادہ 700 پوائنٹس کی کمی ہوئی
لاہورکراچی کامرس رپورٹرمارکیٹ رپورٹر ملک کی سٹاک ایکسچینجز میں ملا جلا رحجان دیکھا گیا گزشتہ روز لاہور سٹاک ایکسچینج کو ایک بار پھر زبردست مندے کا سامنا رہا اور ایک بھی حصص کی خرید فروخت نہ ہوسکی جبکہ کراچی میں مثبت رحجان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں نے کاروبار میں دلچسپی ظاہر کی تفصیلات کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری جمود برقرار رہنے کے باعث پیر کو کسی قسم کی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہوئیں جس ایل ایس ای 25 انڈیکس 282536 کی سطح پر برقرار رہا کراچی اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے غاز پر مثبت زون پر رہا کے ایس ای 100 انڈیکس کسی تبدیلی کے بغیر 918710 پوائنٹس پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 2کروڑ 42 لاکھ سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں معمولی بہتری غالب رہی اس طرح ہفتے کے غاز پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 2کروڑ 42 لاکھ 80ہزار 976 کا اضافہ ہوا پیر کے روز مجموعی سودوں میں ایک لاکھ2ہزار 900 حصص کے زائد سودوں میں کاروبار ہوا جس کے نتیجے میں پیر کے روز 10 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہا
راولپنڈی اے پی پی ال پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد غیاث پراچہ نے وفاقی مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کے اس بیان کہ انہوں نے حکومت کو دو ماہ کیلئے سی این جی سٹیشن بند کرنے کی تجویز دی ہے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس تجویز پر عمل درامد سے قبل ال پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کر کے اسے اعتماد میں لے اور سی این جی سٹیشن بند کرنے جیسے اقدام عوام اور صنعت دشمن تجاویز پر غور نہ کرے اگر حکومت نے سی این جی سٹیشن بند کئے تو ملک بھر کے تمام سی این جی سٹیشن مالکان اور ان پرکام کرنے والے لاکھوں ملازمین اس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ال پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ملک کے تمام زونوں سے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر رہی ہے جس میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
لاہور پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے مولوی دوست محمد وائس چیئرمین طاہر لودھی حفیظ البرکات ارشد مقبول سعید اللہ صدیق عبدالرئوف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان زونل ایگزیکٹو کمیٹی میں احمد نجیب چیئرمین قمرالزماں بابر وائس چیئرمین اور بابر حمید جاوید حمید جاوید اقبال راشد رفیق خان عبدالصمد خان عمران اقبال قیصر مرزا مشتاق احمد رضوان معین محسن اکرام ممبران منتخب ہوئے سبکدوش ہونے والے چیئرمین سید احسن محمود شاہ خالد پرویز زبیر سعید نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی
اسلام باد اے پی پی اسلام باد چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے عہدیداروں نے اتوار کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا سبکدوش ہونے والے ئی سی سی کے صدر محمد اعجاز عباسی نے نئے صدر میاں شوکت سعود نائب صدر اول شعبان خالد نائب صدر دوئم محمد اشتیاق قریشی کو بلامقابلہ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپ کی بلا مقابلہ فتح تاجروں اور صنعت کاورں کی طرف سے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے میں امید کرتا ہوں کہ نئی انتظامیہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل اور صنعت کاروں اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی اس موقع پر چیمبر کے نئے منتخب ہونے والے صدر میاں شوکت مسعود نے فائونڈر گروپ اور تاجر برادری کا ان کی قیادت پر اعتماد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے
احمد یار این این ئی دھان کے نرخوں میں کمی کی کیوجہ کاشتکاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی رائس ملز اور ڈیلر کاشتکاروں سے چاول سستے داموں خریدنے کیلئے ایک ہو گئے تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی 1500 من پر کاشتکاروں سے پاسکو نے تاحال خریداری شروع نہیں کی کاشتکاروں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کاشت کرنے کیلئے مہنگے داموں زرعی ادویات بیج کھاد اور پانی کے حصول کیلئے ٹیوب ویل بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن فصل کی صحیح نرخ نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں کاشتکاروں نے کہا ہے کہ مقامی ڈیلر 900 روپے سے 1100 روپے تک دھان فی من خرید رہے ہیں کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کاشتکاروں سے دھان کی فصل مقرر کردہ نرخ پر خرید کروائیں
لاہور این این ئی فیڈرل بورڈ ریونیو ایف بی نے لگژری گاڑیوں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر ختم کر دیا ایف بی کی طرف سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ودہولڈنگ ٹیکس وصول نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس کا ہیڈ ختم کر دیا ہے اور نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں انسٹالیشن کر لیگ ئی ہے محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق یہ ٹیکس چونکہ گاڑیوں کی درمد کے وقت وصول کیا جا رہا ہے اس لئے اسے دوبارہ وصول نہیں کیا جائیگا تاہم رجسٹرڈ ہو چکی گاڑیوں کا ٹیکس ری فنڈ نہیں ہو سکے گا ترجمان کے مطابق مقامی سطح پر رجسٹرڈ ہونیوالی نئی گاڑیوں پر اس ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ جاری رہیگا
کی پیداواقاہرہ مانیٹرنگ نیوز قاہرہ میں ہونیوالے اوپیک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کوئی کمی سامنے نہیں ئے گی بعض ممالک گذشتہ ماہ پیداوار میں کمی کے فیصلے پر پوری طرح عمل نہیں کر رہے ہیں لندن سے شائع ہونیوالے عربی اخبار کے مطابق قاہرہ میں ہونیوالے اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کسی قسم کی کمی متوقع نہیں ہے
کراچی مارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران جاری مندی اور بے یقینی کی کیفیت پر کے ایس ای 100انڈیکس کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر918710پوائنٹس پربند رہا جس سے ہفتے کے دوران 5ارب 81کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیریقینی سے دوچار رہا تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران انڈیکس 9187 پر برقرار کاروباری حجم میں 324لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی سپورٹ فنڈز کی عدم فراہمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور انڈیکس کھلنے کے خدشات غالب نے کے باعث مقامی بیرونی سرمایہ کاروں نے مایوس معاشی حالات میں دلبرداشتہ ہوکر بیشتر حصص کی اونے پونے داموں پر فروخت کر دئیے جس سے ہفتے کے دوران غریبوال سیمنٹ اور نیشنل اسیٹس کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے دوران حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کے 5ارب 81 کروڑ 70لاکھ 82ہزار 255روپے ڈوب گئے جبکہ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں صرف 3لاکھ 24ہزار 600 حصص کے سودوں میں انتہائی کم درجے کا کاروبار ہوا جوکہ مارکیٹ کی تاریخ میں کم ترین سطح ہے علاوہ ازیں مارکیٹ میں ہفتے کے دوران چار روزہ مندی اور ایک روزہ معمولی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی
لاہور سپیشل رپورٹر سپیکر پنجاب کی طرف سے ال پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حوالے سے تشکیل شدہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت وزیر ایکسائیز کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی کے کنڑیکٹ ملازمین کو ریگورلر کرنے کے احکامات اسمبلی اجلاس کے فیصلے کے بعد مستقل کیا جائے گا اس کے علاوہ ٹیکنکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے صوبائی حکومت جلد وفاقی حکومت کو اپنی سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لئے بھجوائے گی ایپکا پاکستان کے صدرنذر حسین نے یقین دہانی کروائی کے کل سے تمام ملازمین اپنے دفاتر میں کام کریں گے اس حوالے سے ایپکا کی دوسری تنظیم کے پنجاب کے صدر محمد افضل نے کہا ہے کہ یہ ٹال مٹول پالیسی ہے اور ایپکا اج پورے صوبے میں ہڑتال جاری رکھے گی
لاہورکراچی کامرس رپورٹر مارکیٹ رپورٹر لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو ایل ایس ای 25 انڈیکس 002 پوائنٹ کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 282536 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیامارکیٹ میں 100 حصص کا انتہائی کم کاروبار ہوا 75 کمپنیوں کا کاروبار ہوا کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز شدید بے یقینی کیفیت پر کے ایس ای 100انڈیکس کسی تبدیلی کے بغیر918710پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 22کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیریقینی سے دوچار رہا کاروباری حجم میں 18ہزار سودوں کی ریکارڈ کمی ہوئی جس کی وجہ سے مندی برقرار رہی ملت ٹریکٹرز کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کے 22کروڑ 65لاکھ 71ہزار 3روپے ڈوب گئے جمعہ کے روز مجموعی سودوں میں صرف 3ہزار 700حصص کے سودوں میں ریکارڈ کمی رہی جبکہ 82ہزار500حصص کے سودے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 10فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں