News Text
stringlengths
151
36.2k
لاہور سٹاف رپورٹر سردی کی شدت میں کمی نے پر سوئی نادرن نے پنجاب اور سرحدمیں 450سے زائد کارخانوں کو گیس کی سپلائی بحال کر دی ہے جبکہ مزید ساڑھے تین سو کارخانے ئندہ ہفتے تک کھول دیئے جائینگے سوئی نادرن حکام نے گیس پریشر میں کمی کے باعث اور گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے سرحد میں 200 اور پنجاب میں 250 سے زائد انڈسٹریل یونٹس کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے ان صنعتوں میں کام کرنیوالے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا ادھرلاہور شہر کے بعض علاقوں غازی اباد مصری شاہ تاجپورہ بند روڈ اور دیگر سے اتوار کی چھٹی کے باوجود گیس پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہوئی ہیں
دبئی لائن ئی ایم ایف نے کہاہے کہ مشرق وسطی شمالی افریقہ افغانستان اور پاکستان کی ترقی کی شرح نمو 2009 میں 36 فیصد رہے گی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی سینٹرل ایشیا مسعود احمد نے دبئی میں دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں مینا افغانستان اور پاکستان کی معاشی ترقی بارے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ ان ممالک کی شرح نمو 2010 میں بڑھنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ خام تیل درمد کرنے والے ممالک خطے میں ترقی کی شرح نمو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ ڈی ئی ایف سی کے سربراہ ڈاکٹر ناصر سعیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں شرح نمو کی کمی کا باعث عالمی بحران ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت انتہائی کم ہو گئی ہے تاہم خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس اضافی رقم کے باعث ان ممالک نے عالمی بحران کا جھٹکا برداشت کر لیا ہے
لندناے ایف پی پائونڈ کی قیمت گرنے کے باعث برطانیہ کے دفتر خارجہ کو سنگین مالیاتی دبائو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کی بین الاقوامی سفارتی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں یہ بات یہاں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ایک بااثر گروپ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی دارالعوام کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین مائیک گیپس نے جن کا تعلق حکمران لیبر پارٹی سے ہے صورتحال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزارت خزانہ پر زور دیا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مزید فنڈ فراہم کرے واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران برطانوی پائونڈ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی ہوئی جس کی مثال گزشتہ25 سال میں نہیں ملتی
اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور ڈالر اناسی روپے ساٹھ پیسے پر بند ہواہے فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگرکرنسی کی شرح تبادلہ یہ رہی یوایس ڈالر قیمت خرید اناسی روپے دس پیسے قیمت فروخت اناسی روپے ساٹھ پیسے یورو قیمت خرید ایک سو دو روپے قیمت فروخت ایک سو چار روپے یوکے پانڈ قیمت خرید ایک سو سولہ روپے پچاس پیسے قیمت فروخت ایک سو سترہ روپے پچاس پیسے اماراتی درہم قیمت خرید اکیس روپے چالیس پیسے قیمت فروخت اکیس روپے پچاس پیسے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید بیس روپے نوے پیسے اورقیمت فروخت اکیس روپے رہی
لاہور نیٹ نیوز دہشت گردی کے خلاف امریکی قیادت میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے پیدا شدہ عالمی کساد بازاری کے امریکہ کینڈا جاپان سمیت مضبوط معیشت کے حامل ممالک میں انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں کینیڈا میں صرف جنوری کے مہینے میں 1لاکھ 29 ہزار افراد کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا کینیڈا کے ادارہ شماریات کے مطابق قبل ازیں ملک کی اقتصادیات کو کبھی ایسے چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا جنوری میں بیروزگاری کی شرح 06فیصد سے بڑھ کر 72فیصد ہو گئی ہے امریکہ میں گزشتہ ماہ 5لاکھ 98ہزار افراد بے روزگار ہوئے جو 1974کے بعد سب سے زیادہ بیروگاری کا المیہ ہے قبل ازیں امریکہ میں 5لاکھ 25ہزار سے 5لاکھ 40ہزار افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اب تک یہاں 36لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں جس کے بعد یہاں بیروزگاری کی شرح 76فیصد ہو گئی ہے جاپان کی کمپنی شارپ نے مارچ کے خر تک 1500ملازموں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے 1950ء کے بعد پہلی بار 100ارب ین کے خسارے کا سامنا ہے ادھر دنیا کی سب سے بڑی ٹو میکر ٹویوٹا نے اکتوبر سے دسمبر تک کی سہ ماہی کو اپنے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اسے اس سہ ماہی میں 350ارب ین یعنی 4ارب 73کروڑ ڈالر خسارا ہوا ہے جبکہ اسکی سہ ماہی سیل بھی 284فیصد رہ گئی ہے
کراچی کامرس رپورٹر سٹیٹ بینک پاکستان کے پاس سونے کے محفوظ ذخائر ڈیڑھ کھرب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں سٹیٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 31جنوری 2009ء کے اختتام پر سونے کے محفوظ ذخائر بڑھ کر ایک کھرب 50ارب37 کروڑ 44 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کے ہوگئے ہیں
اسلام اباد ثناء نیوز وفاقی وزیرسید نویدقمر نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے پرائیویٹائزیشن کی منظوری کے بعد رواں ماہ میں نئی پرائیویٹائزیشن پالیسی اور پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گایہ بات انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہیانہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کی مرتب کردہ سفارشات کے تحت قومی اثاثوں کی کلی فروخت نہیں کی جائے گی بلکہ ان میں توسیع اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نجی شعبے کی شراکت کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کو حکومتی کنٹرول میں واپس لینے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ گزشتہ 8سال میں ایک میگاواٹ کا اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ خودمختار بجلی گھر والوں کو کس نے بھگایا اور چلتے پاور پلانٹ بند کرائے اج ملک کو 5ہزار میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان سٹیل مل میں نجی شعبہ کے اشتراک سے وسیع پیمانے پر توسیع کا منصوبہ زیر غور ہے جس میں چین کے علاوہ دیگر ممالک کے سرمایہ کاردلچسپی ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قادر پور گیس فیلڈجیسے اداروں کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہےنوید قمر نے بتایا کہ نجکاری کے لئے پیش کئے جانے والے اداروں کی نئی فہرست میں ایس ایم ای بینک اور ہیوی الیکٹریکل کمپنی بھی شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں پر نجکاری کے عمل میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں
کراچیمارکیٹ رپورٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز جاری تیزی کی بڑی لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 6319پوائنٹس کے اضافے کے بعد559744 پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب 2کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی غالب رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 6319پوائنٹس بڑھ کر5500کی نفسیاتی حد برقرار رکھتے ہوئے559744پرگیا اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 18ارب 2کروڑ 72لاکھ 30ہزار426 روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید بڑھ کر17کھرب 64 ارب 67کروڑ 4لاکھ23ہزار723 روپے تجاوز کرگئی جمعہ کے روز مجموعی سودوں میں 18کروڑ 37لاکھ 49ہزار960 حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار ہوا جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز61فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
لاہور اسلام باد کامرس رپورٹر ریڈیو مانیٹرنگ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہ گئے ثناء نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 15 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں ٹماٹر پیاز گیس کے چارجز چینی ٹا مٹی کے تیل جلانے کی لکڑی دال ماش بجلی کے بلب تازہ دودھ گوشت گندم گڑ شامل ہیں تاہم اس دوران لو انڈے ایل پی جی ویجی ٹیبل گھی دال مونگ چاول باسمتی ٹوٹا سرخ مرچ چاول ایری تیل سرسوں دال مسور گوشت سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اس دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا
محمد یونس ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکہ میں مختلف علاقوں میں گرامین بنک کی شاخیں کھولنے کا جائزہ لیے رہیں ہیں نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کساد بازاری کے باعث لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث یہاں گرامین بنک کی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ نارتھ کیرولینا میں بیس لاکھ ڈالر کے سرمائے کے ساتھ قرضوں کی فراہمی شروع کی جائے جبکہ بہت جلد نیو جرسی نیبراسکا لیویسانا اور دیگر امریکی ریاستوں میں بھی برانچیں کھولی جائیں گی یاد رہے امریکہ میں عالمی مالیاتی بحران کے باعث لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں
سنگا پورمارکیٹ میں کاروبار کے دوران لائیٹ سویٹ کروڈ ائل کے مارچ کے لیے سودے چھتیس سینٹ کمی کے ساتھ چالیس اعشاریہ اٹھ ایک ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ نیویارک مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اورفی بیرل قیمت ایک اعشاریہ تین اٹھ ڈالر کمی کے ساتھ اکتالیس اعشاریہ ایک سات ڈالر فی بیرل رہی ادھرلندن ائل مارکیٹ میں برینٹ کروڈ ائل کے سودے چھ سینٹ کمی کے ستھ چھیالیس اعشاریہ چار صفر ڈالرفی بیرل میں ہوئے ماہرین کے مطابق امریکہ میں بیروزگاری کی شرح بڑھنے اورمعاشی صورتحال مزید خراب ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے
لاہور کامرس رپورٹر یوٹیلیٹی سٹورز پر پرچون سطح کے مقابلے میں ایک کلو چینی روپے سے روپے سستی ہونے کے باعث صارفین کا رش رہا کیونکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت 38روپے جبکہ مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 44 روپے سے 45 روپے ہے صارفین نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کا عملہ ان کو چینی خریدنے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری کا مطالبہ کرتا ہے
لاہور سٹاف رپورٹر ریلوے کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ارب3 کروڑ سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ ریلوے کا پسنجر ٹرین اپریشن خسارہ بڑھ کرا یک ارب کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد ہوگیا ہے مال برداری کا شعبہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجٹ کے ہدف سے زائد امدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ریلوے کو متفرق شعبوں میں بھی ایک ارب ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد کے خسارے کا سامنا رہا ہے
پشاور ثناء نیوز وفاق نے تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد گیس کے ٹیرف میں گھریلو صارفین کے لئے دس فیصد اور صنعتی اور کمرشل کے لئے پانچ فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ کمی رواں سال کے مارچ تک متوقع ہے ذرائع کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سے گیس نکالنے والی کمپنیوں اور حکومت کو اربوں روپے کا منافع حاصل ہوا حکومت نے گیس کی قیمت کو عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں سے منسلک کر رکھا ہے اور تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود گیس پروڈیوسرز کو پرانے نرخوں کے مطابق ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جبکہ انہیں پیٹرول سستا مل رہا ہے جس پر حکومت نے گیس کے ٹیرف میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں دس فیصد تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم سوئی گیس ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد گیس کے ٹیرف میں 20 سے 30 فیصد تک کمی ہونی چاہیے ماہرین کے مطابق گیس کے نرخوں میں کمی کے بارے میں تاخیر سے فیصلہ کیا گیا ہے حکومت کو اس سلسلے میں عوام کو ریلیف گزشتہ سال کے خری مہینوں ہی دے دینا چاہیے تھا
لاہور کامرس رپورٹر پاکستان میں خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے مقابلے میں مارک اپ کی شرح بہت زیادہ ہے جس کے باعث پاکستانی مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے اور عالمی منڈی میں مقابلہ مشکل ہو چکا ہے پیاف کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ کاروباری طبقہ نے بار بار بتایا کہ مارک اپ کی اونچی شرح کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے لیکن سٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ بزنس کمیونٹی کے جائز مطالبے پر توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں
سنگاپور ائل مارکیٹ میں کاروبار کے دوران لائیٹ سویٹ کروڈ ائل کے مارچ کے لیے سودے نو سینٹ کمی کے ساتھ چالیس اعشاریہ دو تین ڈالر فی بیرل میں ہوئے نیویارک مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اورفی بیرل قیمت چھیالیس سینٹ کمی کے ساتھ چالیس اعشاریہ تین دو ڈالر رہی ادھر لندن ائل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور برینٹ کروڈ ائل کے سودے چھبیس سینٹ اضافے کے ساتھ چوالیس اعشاریہ چار ایک ڈالر فی بیرل میں ہوئے
لاہور کامرس رپورٹر مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز سو کلو دال چنا کی بوری اور کالے چنے کی بوری کی قیمت 200روپے کی کمی ہوئی جس سے دال چنا کی بوری کی قیمت 5100 روپے سے کم ہو کر 4900روپے اور کالے چنے کی بوری کی قیمت 4700 روپے سے کم ہو کر 4500روپے ہوگئی ہے اس طرح مقامی صرافہ مارکیٹ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی
لاہور کامرس رپورٹر ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ معروف صنعتکار محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کا بحران بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبے کی کمر ٹوٹ گئی ہے ایک بیان میں محمد پرویز ملک نے کہا کہ ہزاروں صنعتی یونٹس بجلی گیس کے بحران کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے لیکن حکومت نے اس سنگین ترین بحران کو نظر انداز کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسے اس مسئلے کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں
لاہور کامرس رپورٹر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ نے ائندہ گندم کی خریداری کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کے قرضوں پر سود کی شرح سنگل ڈیجٹ مقرر کی جائے 10فیصد کیش مارجن کی شرط ختم کی جائے بجلی کے بلوں پر 10فیصد انکم ٹیکس اور 16فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کیا جائے حکومت پنجاب گندم کی خریداری پالیسی برائے 200809ء فلور ملز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے تشکیل دے محکمہ خوراک پنجاب ائندہ گندم کی خریداری مہم میں 30لاکھ ٹن سے 35لاکھ ٹن گندم کی خریداری یقینی بنائے اور اس سال فلور ملوں کو گندم کی ازادانہ خریداری کرنے کی اجازت دی جائے اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین عاصم رضا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اعزاز میئر اور پنجاب برانچ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر بلال اسلم صوفی اسٹینٹ وائس چیئرمین عبدالستار فلور فورٹیفیکشن کمیٹی کے چیئرمین مجاہد خورشید اور ممبر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن رضا عباس نے گزشتہ روز نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ہے
سنگاپور مارکیٹ میں کاروبار کے دوران لائیٹ سویٹ کروڈ ائل کے مارچ کے لیے سودے انیس سینٹ اضافے کے ساتھ چالیس اعشاریہ نو سات ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ نیویارک مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت ستر سینٹ اضافے کے ساتھ چالیس اعشاریہ سات اٹھ رہی ادھر لندن ائل مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور برینٹ کروڈ ائل کی قیمت اڑتیس سینٹ اضافے کے ساتھ چوالیس اعشاریہ چار چھ ڈالر رہی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے باعث دیکھا جا رہا ہے
اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے غاز پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر اسی روپے تیس پیسے پر فروخت ہورہا ہے فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسی کی شرح تبادلہ یہ ہے یوایس ڈالر قیمت خرید اٹہتر روپے اسی پیسے قیمت فروخت اسی روپے تیس پیسے یورو قیمت خرید ایک سو دو روپے پچاس پیسے قیمت فروخت ایک سو تین روپے پچاس پیسے یوکے پانڈ قیمت خرید ایک سو تیرہ روپے پچاس قیمت فروخت ایک سو چودہ روپے پچاس اماراتی درہم قیمت خرید اکیس روپے چالیس پیسے قیمت فروخت اکیس روپے پچاس پیسے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید بیس روپے اسی پیسے اور قیمت فروخت بیس روپے نوے پیسے ہے
لاہور کامرس رپورٹر سٹیٹ بینک نے گزشتہ روز زراعت کے شعبے کے لئے اسلامک فانانسنگ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں جن کی بدولت بینکوں کو زراعت کے شعبے کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے شرعی اصولوں کے مطابق پراڈکٹس تیار کرنے میں مدد ملے گی یہ گائیڈ لائنز زراعت کے شعبے میں اسلامک بینکنگ پراڈکٹس کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں
لاہور کامرس رپورٹر لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈیکس 3001 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 151839 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا مجموعی طور پر 109 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 26 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 30 کمپنیوں کے حصص میں کمی 53 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا
لاہور خبرنگار ایف بی نے 11 اعلی افسران کے تبادلے تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں کلکٹر سیلز ٹیکس فیڈرل ایکسائز اپیلز پنڈی خان سرور کو تبدیل کرکے کلکٹر ٹی او پنڈی کلکٹر او پی ایس ٹی او پنڈی عبدالرشید باجوہ کو تبدیل کرکے کلکٹر او پی ایس لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام باد چیف او پی ایس سی بی ہیڈ کوارٹر ناصر خاں کو تبدیل کرکے کلکٹر سیلز ٹیکس ایکسائز اپیلز پنڈی تقرری کے منتظر ڈاکٹر ارسلان سیکتگیسن کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اسلام باد اور وہاں تعینات سیما رضا بخاری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسلام باد تعینات کردیا ہے کلکٹر کسٹمز سیلز ٹیکس ایکسائز اپیلز حیدرباد فضل قادر قلبانی کو تبدیل کرکے کلکٹر پورٹ قاسم کراچی ڈائریکٹر انٹرنل ڈٹ کراچی عبدالسمیع بابر کو تبدیل کرکے ڈی جی ٹی او کوئٹہ کلکٹر پورٹ قاسم کراچی جنید اکرم کو تبدیل کرکے چیف مینجمنٹ سی بی اسلام باد ڈائریکٹر انٹرنل ڈٹ کراچی سید جلال الدین کو تبدیل کرکے کلکٹر سیلز ٹیکس ایکسائز اپیلز حیدرباد ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس ڈٹ کراچی جاوید غنی کو ڈائریکٹر انٹرنل ڈٹ کراچی کا اضافی چارج اور پرنسپل ٹریننگ وریسرچ کراچی عبدالرشید شیخ کو تبدیل کرکے چیف ٹی بی اینڈ سی بی اسلام باد تعینات کیا گیا ہے
عدلیس اباباان لائنعالمی بینک کے صدر رابرٹ زولیک نے کہا ہے کہ امیر ممالک کو مالیاتی بحران کے دوران غریب ملکوں کی فوری مدد کے لئے اقدام کرنے چاہیے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں افریقن یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کو سیفٹی نیٹ پروگرام میں لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ انکم سپورٹ کے تحت فوڈ فاورک مشروط رقم اور سکول فیڈ پروگرام کا اجراء ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک چاہتا ہے کہ ترقی یافتہ ملک 07 فیصد کا کوئی بھی ڈومیسٹک پیکج فنڈ غریب ملکوں کے لئے مقرر کردیں
کراچیکامرس رپورٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید اتار چڑھائو پر کے ایس ای 100انڈیکس 5092پوائنٹس کے اضافے کے بعد 538487پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب 31کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی تفصیلات کے مطابق این ئی ٹی کے کامیاب سنبھالے اور کئی مثبت اطلاعات رونما ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی حصص میں بڑے پیمانے پر خریداری میں دلچسپی اور ئندہ دنوں غیر ملکی سرمایہ کاری کا عندیہ ملنے سے حصص کے کاروبار میں تیزی پائی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 5092 پوائنٹس بڑھ کر538487 پرگیا جس سے این ئی بی بینک اور پائینرز سیمنٹ کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ایک ہی روز کی مندی کے بعد حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 14ارب 31کروڑ 99لاکھ 66ہزار298روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کا ری بڑھ کر17کھرب 3ارب 91کروڑ 98لاکھ 45ہزار715روپے تجاوز کرگئی منگل کے روز مجموعی سودوں میں 14کروڑ 9لاکھ 66ہزار 600حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار ہوا 66فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہا اورکاروباری حجم میں 3کروڑ 67لاکھ حصص کے سودوں میں کمی رہی
ٹوکیو اےایف پی جاپان میں پاکستانی سفارتخانہ کے اکنامک منسٹر افتخار بابر نے کہا ہے کہ جاپان معاشی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پاکستان کو گرانقدر مالی معاونت فراہم کرنے کا خواہاں ہے مشیر خزانہ شوکت ترین کے دورہ جاپان میں اس سلسلہ میں اہم پیشرفت متوقع ہے گذشتہ روز یہاں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مشیر خزانہ فروری کو جاپان پہنچ رہے ہیں اور ان کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اپنے اس دورے کے دوران وہ جاپان کے وزیر خارجہ وزیر تجارت وزیر خزانہ بین الاقوامی تعاون ایجنسی جائیکا کے صدر چیف کیبنٹ سیکرٹری اور جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ کے صدر سمیت ملک کے اہم اقتصادی سیاسی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ جاپان مختلف شعبوں میں پاکستان کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلہ میں پاکستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال چاہتا ہے انہوں نے بتایا کہ جاپان رواں سال کے دوران پاکستان کیلئے سرکاری ترقیاتی امداد میں اضافہ بھی کرنا چاہتا ہے افتخار بابر نے بتایا کہ جاپان فرینڈز اف پاکستان میں اہم اور فعال کردار ادا کرنے کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں اور ایشیائی ترقیاتی بینک اور ائی ایم ایف سے قرضوں کے حصول میں بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے
تائپی لائن تائیوان کی حکومت نے بیروزگاروں کو ہزاروں نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی غرض سے 95 ارب ڈالر منصوبہ کا اغاز کر دیا مجوزہ منصوبہ سے رواں سال کے دوران کم سے کم ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو روزگار فراہم کر دیا جائے گا جس سے ملک میں بے روزگاری کی شرح 05 فیصد سے کم ہو کر 45 فیصد کی سطح پر جائے گی حکومتی ترجمان سوجن بن نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت نے 95 ارب ڈالر منصوبے کا اغاز کیا ہے جس کے تحت 2009ء کے اخر تک ملک میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی عالمی مالیاتی بحران سے گذشتہ سال تائیوان میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے تھے حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ اگر حکومت منصوبے کا اغاز نہ کرتی تو ملک میں بے روزگاری کی شرح فیصد تک پہنچنے کا خدشہ تھا
پیرس اے این این جرمن انڈسٹریل گروپ نے فرانس کے مغربی شہر میں قائم فورڈ موٹرز کمپنی کا پلانٹ خرید لیا پلانٹ کی خریداری سے 1600 ملازمین کو روزگار کا تحفظ مل گیا فرانس کی خاتون وزیر تجارت کرسٹین لاگاردے نے مقامی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ جرمن انڈسٹریل گروپ اور فورڈ کمپنی کے مابین معاہدہ ہوچکا ہے جس کے تحت گروپ نے فرانس کے مغربی شہر بلانکیوفورٹ میں قائم فورڈ موٹرز کمپنی کا پلانٹ خرید لیا ہے جرمن گروپ کے اس اقدام سے پلانٹ میں کام کرنے والے 16 سو ملازمین کو روزگار کا تحفظ مل گیا قبل ازیں کمپنی نے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی معاہدے کی تفصیلات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا
استانہ اے ایف پی وسط ایشیاء کی سب سے بڑی معیشت قزاخستان نے ملک کے سب سے بڑے دو بینکوں کو قومی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا فنانشل ریگولیشن ایجنسی کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت ملک کے سب سے بڑے بینک بی ٹی اے کے 7814 فیصد حصص خریدے گی اس وقت بی ٹی اے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 28 ارب ڈالر ہے عالمی مالیاتی بحران سے قزاخستان کے دونوں بڑے بینکوں سمیت دیگر مقامی بینک بھی بری طرح متاثر ہوئے جس سے قزاخستان کی اقتصادی ترقی کی شرح بھی کم ہوئی ہے قزاخستان کے وزیراعظم کریم مسیموف نے کابینہ اجلاس کو بتایا کہ ٹرانزیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد بی ٹی اے کے کچھ حصص فروخت کر دیئے جائیں گے اس سلسلہ میں روسی بینک سبر بینک کے حکام سے بات چیت ہو رہی ہے اس کے علاوہ قزاخ حکومت نے بھی دوسرے بڑے بینک الائنس بینک میں بھی 76 فیصد حصص خریدنے کی منصوبہ بندی کی ہے دوسری جانب کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ عالمی سوشلسٹ اصولوں سے ہی عالمی سرمایہ داری نظام کے بحرانوں کو ٹالا جا سکتا ہے
دبئی اے پی پی سعودی عرب ئندہ پانچ برسوں میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی کے گورنر امر الاد باغ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد واپسی پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ عالمی مالیاتی بحران اور اقتصادی کساد بازاری کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں نہایت کمی ائی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے سعودی عرب نے اگلے پانچ برسوں میں انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے اقتصادی کساد بازاری کے باعث امریکہ جرمنی اور جاپان میں سٹیل کی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اس کے علاوہ سعودی عرب کی سب سے بڑی فولاد ساز کمپنی انڈسٹریز کارپوریشن نے بھی طلب میں کمی کے بعد اندرون ملک سٹیل کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے
سنگا پورائل مارکیٹ میں اج کاروبار کے دوران لائیٹ سویٹ کروڈ ائل کے مارچ کے لئے سودے بیاسی سینٹ اضافے کے ساتھ چالیس اعشاریہ پانچ صفر ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ نیویارک مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ چھ صفر سینٹ کمی کے ساتھ چالیس اعشاریہ صفر اٹھ ڈالر رہی ادھر لندن ائل مارکیٹ میں لائیٹ سویٹ کروڈ ائل کی قیمت اڑسٹھ سینٹ اضافے کے ساتھ چوالیس اعشاریہ پانچ صفر ڈالر ہو گئی امریکی مالیاتی بحران میں شدت انے کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم ایشیا میں سٹاک مارکیٹوں میں بہتری کے باعث قیمتیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں
لاہور کامرس رپورٹر لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندا رہا اور ایل ایس ای 25 انڈکس 1932 پوائنٹس کی کمی سے 148838 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا مجموعی طور پر 103 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 23 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 36 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 44 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا مارکیٹ میں کل 20268300 حصص کا کاروبار ہوا
نیو یارک مانیٹرنگ ڈیسک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے گئیں نیویارک میں خام تیل کی قیمت 3979 جبکہ برینٹ ہال میں 4465 ڈالر فی بیرل رہی
لاہور پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کواپریٹو سوسائٹیز کے تقریبا 14 کروڑ روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے اس کا اظہار رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب مقصود قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب نے اس موقع پر خواتین افسروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو جاری کردہ قرضہ جات کی وصولی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں
لندن رائٹر عالمی معیشت میں سست روی کے باعث دنیا بھر کی سٹاک ایکسچینجوں میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں شدید مندے کا رحجان رہا مانچسٹر سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 13 فیصد کم ہو گیا جوکہ ایک ہفتہ کے دوران کم ترین سطح پر ہے لندن میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور سٹاک ایکسچینج میں فیصد کمی ہوئی موڈی کی جانب سے بریکلے بنک کی ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے اس کے حصص میں 10 فیصد کمی ہوگئی فرینکفرٹ سٹاک ایکسچینج میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی یو ایس سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رحجان جاری رہا اور مارکیٹ فیصد کم سطح پر گئی
لاہور سٹاف رپورٹر مائع گیس کی قیمتوں میں 33فی میڑک ٹن کا ائندہ 24گھنٹوں اضافے کا امکان ایک اندازے کے مطابق نئے اضافے کے بعد تقریبا11699روپے فی میڑک ٹن 138روپے فی گھریلوسلنڈر 552روپے فی کمرشل سلنڈر اور 12روپے فی کلو گیس کی قیمت میںاضافہ ہو جائے گا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی پیداواری ادارے کارٹل بنا کر حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں
لاہور سٹاف رپورٹر سمجھوتہ ایکسپریس سے گزشتہ روز 283 مسافر انڈیا روانہ ہو گئے جبکہ وہاں سے 296مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچی ہےبتایا گیا ہے کہ پاکستان سے جانے والے مسافروں میں 130پاکستانی اور 151بھارتی مسافر اور 2غیر ملکی شامل تھے جبکہ اٹاری سے انیوالوں میں 100پاکستانی 193بھارتی جبکہ ایک غیر ملکی مسافر پاکستان پہنچا
واشنگٹن وائس اف امریکہ عالمی معاشی بحران کے پھیلائو کے نتیجے میں کیمروں سے لیکر جیٹ طیاروں تک کی کمپنیاں اس کی لپیٹ میں رہی ہیں امریکہ میں فوٹو گرافی کے بانی ایسٹ مین کوڈک نے کہا ہے کہ مصنوعات کی فروخت میں کمی کے باعث وہ ملازمتوں میں 18 فیصد کمی کر رہے ہیں 129 سالہ پرانی کمپنی کو 2008ء کے اخری تین مہینوں کے دوران 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے طیارے بنانے والی کمپنی سیسنا نے کہا ہے کہ وہ جہازوں کے نئے ارڈرز میں کمی کی وجہ سے اپنی مزید 2000 ملازمتیں ختم کر رہی ہے ہوابازی کی صنعت معاشی کساد بازاری کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہی ہے امریکہ کی چوتھی سب سے بڑی فضائی کمپنی کانٹی نینٹل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ 2008ء کی اخری سہ ماہی میں اس کا نقصان 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ گیا یو ایس ایئر ویز نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی چوتھی سہ ماہی میں اسے 54 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا
لاہور خبرنگار محکمہ بپاشی نے بھل صفائی مہم کو بھل دبائی مہم میں تبدیل کر دیا ہے نہروں سے بھل گندگی پتھر وغیرہ نکالنے کی بجائے اس ٹریکٹروں سے ہموار کر کے نہروں میں پھیلا دیا گیا ہے صوبائی دارالحکومت کے درمیان سے گزرنے والی لاہور کینال میں بھی اسی فارمولے پر عمل کیا گیا ہے کدال بردار عملہ صفائی نے کناروں سے مٹی گرا کر کنارے ہموار کرنے کی ادھوری کوشش کی ہے جس سے کنارے بھی صحیح طرح صاف نہیں ہو سکے اور کئی مقامات پر کناروں کے ساتھ 5سے 10فٹ مٹی ابھی تک موجود ہے ٹریکٹروں کے ذریعے نہر کی تہہ میں موجود ھل پتھروں غلاظت کو اچھی طرح پھیلا اور دبا دیا گیا ہے نہر پر بنے پلوں کے نیچے پتھر اور مٹی کی رکاوٹیں موجود ہیں گندگی کو نہر میں پھیلانے کے بعد درجنوں افراد بوریاں سنبھالے کاغذ شاپنگ بیگ اور دیگر گندگی ان بوریوں میں اکٹھی کر رہے ہیں اسی گندگی کو نہر کے کناروں پر رکھی بوریوں میں صاف دیکھا جا سکتا ہے نہر میں سیوریج کا پانی تاحال گر رہا ہے اور اسے بند نہیں کیا جا سکا دھرم پورہ پل سے مغلپورہ پل تک 4مقامات پر محکمہ اریگیشن کے اپنے دفاتر سے نہر میں ڈالے گئے سیوریج کا پانی بند نہر میں گر رہا ہے اور وہاں غلاظت کا ڈھیر لگ رہا ہے
لاہور کامرس رپورٹر فیڈریشن پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے چیف کمشنر شہزادہ عالم کے ذرائع کے مطابق بزنس مین پینل کے سلطان چاولہ صدر حمید چھٹہ فتاب برلاس میاں محمد ادریس عثمان ذکریا اور محمد منشاء بلامقابلہ نائب صدور منتخب ہو گئے فیڈریشن کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں نئی مینجنگ کمیٹی کا انتخاب عمل میں ئے گا اس موقع پر بزنس مین پینل کے چیئرمین طارق سعید اور کو چیئرمین افتخار علی ملک نے فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی کامیابی کو کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے
لاہور خبرنگار صوبائی دارالحکومت کے اتوار بازاروں کے حالات کمشنر لاہور ڈویژن بھی نہ بدل سکے جبکہ ڈی سی او نے بھی کمشنر کی تعیناتی کے بعد دیگر معاملات کی طرح اتوار بازاروں میں بھی دلچسپی کم کر دی گزشتہ روز ڈی سی او لاہور نے چند منٹ کیلئے شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا مگر انہوں نے کسی شے کی قیمت یا معیار چیک کرنا گوارا نہیں کیا ڈی سی او کی مد کی اطلاع پر اتوار بازا پہنچنے والے ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹان بھی ڈی سی او کی رخصت کے ساتھ ہی رخصت ہو گئے اور اتوار بازاروں میں کسی افسر نے رک کر معاملات درست کرنا گوارا نہیں کیا اتوار بازاروں میں کم تر معیار کی سبزیوں اور پھلوں کو اعلی معیار کی سبزیوں اور پھل میں شامل کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رہا پیاز اتوار بازاروں سے غائب تھی اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ پیاز کے نرخ بازار سے کم مقرر کئے گئے ہیں وہ مہنگی خرید کر سستی کیسے فروخت کریں شادمان اتوار بازاروں میں انتظامیہ نے ٹاٹ کے پرانے شامیانہ لگایا تھا جسے گاہکوں نے سراہا اتوار بازار میں چینی 41روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ دال مسور 113روپے کلو فروخت ہوئی سبزیوں اور پھلوں میں اکثر کی قیمت میں کمی اور چند کی قیمت میں اضافہ ہوا ادرک چائنہ کی قیمت میں 7روپے ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 6روپے کجرے ساگ مونگرے میتھی گاجر کی قیمت میں 2روپے سبز مرچ کی قیمت میں 3روپے شملہ مرچ کی قیمت میں 8روپے پالک بند گوبھی ماڑو شلجم کی قیمت میں ایک روپے اور مٹر کی قیمت میں 4روپے کی کمی ہوئی جبکہ لہسن کی قیمت میں ٹماٹر کی قیمت میں کریلے اور لیموں کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ ہو گیا سیب 20سے 65روپے امرود 32سے 35 شکرقندی 20 بیر 24 انار قندھار 70سے 110 انار بیدانہ 100سے 140روپے کلو فروخت ہوا کینو 36سے 70 مسمی 40سے 55 مالٹا 20سے 65 کیلا 15سے 30روپے درجن فروخت ہوا
لاہور اشرف جاوید نیشن رپورٹ شوگر ملز مالکان کے کاشتکاروں کے ساتھ سخت اور امتیازی رویہ نے ملک میں چینی کے بحران کو عروج پر پہنچا دیا ہے جس کے باعث حکومت نے کمی کو پورا کرنے کیلئے لاکھ میٹرک ٹن چینی درمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 44 روپے کلو ہوگئی ہیں جبکہ ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ئندہ دو ہفتوں کے دوران قیمت 50 روپے کلو تک پہنچ جائے گی ڈیلرز نے الزام لگایا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے قیمتوں میں اضافہ کیلئے جان بوجھ کر چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا ذمہ دار ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درمد کی رواں ماہ ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی
لاہور کامرس رپورٹر صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 40 روپے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 250 روپے اضافہ ہوگیا جس سے چینی کی بوری 4100 روپے جبکہ ایک تولہ سونا 27050 روپے کا ہوگیا دریں اثناء ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں سے 10 روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی ہے ای پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ لاہور میں مائع پٹرولیم گیس کی فی کلوگرام قیمت کم ہوکر 70 روپے راولپنڈی میں 75 مری میں 85 اور زاد جموں کشمیر میں 95 روپے ہوگئی ہے کراچی میں مائع پٹرولیم گیس کی فی کلو قیمت کم ہوکر 65 روپے اور پشاور میں 68 سے 70 روپے تک ہوگئی ہے مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں کمی کی وجہ سے گھریلو سلنڈر 60 روپے سستا ہوگیا ہے صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر سبزیوں 10 پھلوں برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو ٹماٹر ایک روپے لہسن دیسی 10 بند گوبھی شلجم سبز مرچ ایک لیموں چائینہ 10 سیب کالاکولو پہاڑی شکرقندی پیپتا2 انارقندھاری کینو سپیشل درجن 6روپے مسمی درجن اور مالٹا درجن کی قیمت روپے کلو اضافہ ہوا جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت روپے اضافے سے 124 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت روپے اضافے سے 52 روپے ہوگئی
اسلام باد ریڈیو نیوز مانیٹرنگ ڈیسک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ایک ماہ تک ردوبدل نہیں ہو گا اس حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سمری کی منظوری دے دی جس کے بعد اوگرا نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کا تیل پر منافع ئندہ ماہ ارب روپے کم ہو جائے گا جنوری 2009ء میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیول سے حکومت کو 17 ارب روپے کی مدنی ہوئی جو فروری میں 12 ارب روپے رہنے کا امکان ہے
کراچی کامرس رپورٹر ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر سرکاری ذخائر میں 28کروڑ83لاکھ امریکی ڈالرز کے اضافہ سے ایک بار پھر بڑھ کر10ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں اس کے برعکس بنکوں کے ذخائر میں 2کروڑ 91لاکھ امریکی ڈالرز کمی سے ان کے ذخائر گھٹ کر 3ارب 33کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کے رہ گئے
کراچی مارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی جاری رہی او جی ڈی سی کی زائد خریداری اگلے ئندہ ہفتے غیرملکی سرمایہ کاروں کی متوقع مد اور کئی مثبت اطلاعات کے باعث حصص کے کاروبار میں بدستور تیزی پائی گئی جس کے نتیجہ میں کے ایس ای 100انڈیکس 4329 پوائنٹس بڑھ کر 518322 پر گیا جس سے او جی ڈی سی اور این ئی بی بینک کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہےحصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 7ارب 73 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار 397 روپے کا اضافہ رہا
ڈیووس اے ایف پی روس اور چین نے عالمی مالیاتی بحران کی ذمہ داری سابق امریکی انتظامیہ پر عائد کی ہے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ مسائل جنگوں کے ذریعے حل نہیں کئے جا سکتے بارک اوباما کو چاہیے کہ وہ عالمی امور پر تعمیری تعاون کرے انہوں نے روسی فوجی کارروائیوں پر سرمایہ خرچ کرنے کے خلاف ہے کیونکہ جنگوں سے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ مسائل زیادہ بڑھتے ہیں روسی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما عالمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تعاون کریں اور تعمیری کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کیلئے نیک خوہشات رکھتے ہیں اور ان سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر چینی وزیراعظم وین جیا بائو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی اقتصادی بحران کا سامنا سب کو مل کر کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ چینی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں
نیویارک اے پی پی عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ سال 2009ء دنیا کی اقتصادیات کیلئے حقیقی کساد بازاری اور شدید مندی کا سال ثابت ہو گا کیونکہ بڑے اثاثوں میں پھنسے ہوئے دو کھرب امریکی ڈالر کی وجہ سے عالمی مالیاتی نظام کا پہیہ جام رہے گا جمعرات کو واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران ائی ایم ایف کے چیف اکنانومسٹ اولیورکانکرڈ نے عالمی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے دو الگ الگ رپورٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی معیشت میں صرف اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہو گا جو دوسری عالمی جنگ کے بعد معاشی ترقی کی کم ترین رفتار ہو گی اس سے پہلے نومبر میں ائی ایم ایف نے پیشنگوئی کی تھی کہ 2009ء میں اقتصادی شرح نمو 22 فیصد رہے گی جو غلط ثابت ہوئی اولیورکانکرڈ نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں کو اس سال شدید تر کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے گا
ڈیووس اے ایف پی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کی سرگرمیوں سے ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ اگاہ رکھنے کیلئے کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے ان کمپنیوں میں گوگل یوٹیوب اور مائی سپیس شامل ہیں جو اپنی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس موقع سے کاروباری فوائد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں عالمی اقتصادی فورم کے وسط میں گوگل نے ایک بڑی انٹریکٹو سکرین نصب کی ہے جس کے ذریعے شرکاء کرہ ارض کا چپہ چپہ دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ عالمی اقتصادی فورم کے شرکاء مائی سپیس اور یوٹیوب پر اپنے ویڈیو پیغامات بھی دے سکتے ہیں
واشنگٹناے پی پی امریکی ایوان نمائندگان نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کیلئے 819 ارب ڈالر کے بیل ائوٹ پلان کی منظوری دیدی جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں صدر بارک ابواما کی طرف سے پیش کئے گئے پیکج پر رائے شماری کیگئی اور 188 کے مقابلے میں 244 ووٹوں کی اکثریت سے 819 ارب ڈالر کے بیل ائوٹ پیکج کی منظوری دی گئی ریپبلکن پارٹی کے رکن جان بائرز نے بیل ائوٹ پلان کے منصوبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی حکومت سے مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اس لئے انہوں نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا ادھر صدر بارک اوباما نے بیل ائوٹ پلان کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے سینٹ کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر اس پیکج کی منظوری دے
ڈیووس لائن وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تجارت کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کامیاب جمہوری حکومت قائم ہے جمعرات کو یہاں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ممتاز سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹھوس معاشی بنیادیں سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں ملک کی معاشی استعداد تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں انہوں نے پاکستان میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت اور سرمایہ کار دوست اقتصادی پالیسیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ درامدی ڈیوٹی کے بغیر خام مال کے ساتھ پاکستان کی ازادانہ اقتصادی پالیسیاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہیں
جنیوا نیویارک ریڈیو نیوز مانیٹرنگ نیوز اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی بحران کے باعث 2009ء کے اخر تک دنیا میں کروڑ ملازمتیں ختم ہو جائیں گی امریکہ میں مختلف اداروں نے صرف ایک دن میں 50 ہزار لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے اس صورتحال نے صدر بارک اوباما کی مقبولیت میں پندرہ فیصد کمی کر دی ہے محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ 2008ء میں 26 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوئے دوسری طرف ائی ایم ایف کے سربراہ ڈومینک سٹراس خاں نے خبردار کیا ہے کہ ادارے کے زیادہ فنڈز بیل ائوٹ پیکیج پر خرچ ہو سکتے ہیں کیونکہ کئی ممالک ہم سے رابطہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کافی فنڈ ہیں لیکن اگر ہم نے انہیں مالی بحران سے نکالنے کیلئے ممالک پر خرچ کرنا شروع کر دیا تو یہ سے ماہ میں ختم ہو جائیں گے ائی ایم ایف نے کہا کہ 2009ء میں عالمی معاشی ترقی کی شرح 05 رہے گی جبکہ امریکہ کی شرح نمو 16 فیصد سے کم رہے گی جبکہ بین الاقوامی بنکاری صنعت کو 22 کھرب ڈالز سے زائد کے نقصان کا ہو سکتا ہے اس سے قبل بنکاری صنعت کے نقصان کا تخمینہ 14کھرب ڈالر لگایا گیا تھا
اسلام باد ریڈیو نیوز گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ ایندھن کی درمد کیلئے ڈالرز انٹر بنک سے لینے کی صورت میں ڈالر کی قدر میں مزید دو سے تین روپے اضافہ ہو سکتا ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں گورنر سٹیٹ بنک سلیم رضا نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں یہ کمی وقتی ہو گی
کراچیمارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کی لہر ئندہ دنوں بیشتر کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات سے حصص کے کاروبار میں تیزی برقرار رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 16738پوائنٹس بڑھ کر دو نفسیاتی حدود عبورکرکے دوبارہ 513993کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس سے ورلڈ کال ٹیل کام اور این ئی بی بینک کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح دوسرے روز بھی حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 47ارب 80کروڑ 6لاکھ 57ہزار293روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید بڑھ کر16کھرب 37ارب 94کروڑ 14لاکھ 50ہزار807روپے تجاوز کرگئی
کراچی مارکیٹ رپورٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کی زبردست لہر متحدہ قومی موومنٹ کے وفاقی کابینہ میں شمولیت اور این ئی ٹی کا حوصلہ افزا سنبھالا حاصل ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی او جی ڈی سی پاکستان پیٹرولیم این ئی بی بینک پی ٹی سی ایل عارف حبیب سیکورٹیز فوجی فرٹیلائزر بن قاسم سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پرخریداری کرکے انہیں اگلے روز کی تیزی پر حاصل کرلیا جس کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 15721پوائنٹس بڑھ کر5000کی نفسیاتی حد کے قریب تر نے پر 497255 کی دوبارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس سے این ئی بی بینک اور او جی ڈی سی کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے ایک روز کے بعد حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 45ارب 94کروڑ 33لاکھ 71ہزار620روپے کا اضافہ رہا
اسلام باد لاہور ریڈیو نیوز کامرس رپورٹر لائن حکومت نے مزید 379 اشیاء کی درمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی نجی ٹی وی کے مطابق جن اشیاء پر ڈیوٹی عائد کی گئی ان میں ٹوتھ پیسٹ دہی صابن ٹائلز ڈنر سیٹ پنکھے پرفیوم لپ سٹک بلیوں اور کتوں کی خوراک کوکنگ رینجز خشک میوہ جات پھل سبزیاں فیس پائوڈر شامل ہیں جن کی قیمتیں حکومت کے اس اقدام کے بعد بڑھ جانے کا امکان ہے دریں اثناء وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وزارت خوراک کو فوری طور چینی درامد کرنے کی ہدایت کر دی ہے ماڑی گیس کمپنی کو یمن میں 76 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ متعدد کیمیائی مواد پر ڈیوٹی پر نظر ثانی کرنے کے حوالے سے ایف بی ار کی تجاویز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ خوردنی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث ائندہ چند ماہ کے دوران افراط زر میں کمی واقع ہو گی ملکی ذر مبادلہ کے ذخائر 10ارب20کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ جولائی تا دسمبر 2008کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 126فیصد اضافہ ہوا ہے کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ہوا اجلاس کے دوران وزرت خوراک کے حکام نے بتایا کہ اسوقت ملک میں دس لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں کمیٹی کو بتایا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں دسمبر 2008 میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ٹیکس محصولات میں 27فیصد اضافہ دیکھنے میں ایا جو کہ مذکورہ عرصہ کے دوران 552ارب روپے رہیں اسی عرصہ کے دوران دو ارب 32 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 126 فیصد زائد ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک اف پاکستان نے نجی سرمایہ کاروں کو بیرون ملک 4کروڑ 85لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے شوگر ملوں نے 100 کلو چینی کی بوری کی ایکس مل قیمت میں 130 روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کا پرچون ریٹ 4400 جبکہ ایک کلو چینی 44 روپے تک پہنچ گئی ہے شوگر ڈیلروں نے کہا ہے کہ حکومت روپے کی روٹی کے پیچھے پڑی ہے جبکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس نہیں لیا جا رہا کیونکہ شوگر ملیں حکمرانوں کی ہیں اگر حکومت نے فوری چینی درمد نہ کی تو اس سال صارفین کو ایک کلو چینی 50 روپے تک خریدنی پڑے گی
اسلام اباد اے پی پی مالی بحران نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے بڑی بڑی کمپنیاں بحران پر قاپو پانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہیں ہالینڈ کی مشہور الیکٹرک کمپنی فلپس کو 242 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے کمپنی نے دنیا بھر سے ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ سال کمپنی کی اشیاء کی فروخت میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے لندن سے تعلق رکھنے والی شو کمپنی بیرٹس اینڈ پرائس لیس چین دیوالیہ ہونے کے قریب ہے امریکہ کی فارما سیوٹیکل کمپنی وائتھ کو فائزر خرید رہی ہے اور وہ ہزار ملازمین کو فارغ کریگی اسی طرح امریکہ کی سپرنٹ نکسٹل کارپوریشن ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد اپنے سالانہ بجٹ میں 12 بلین کی کمی کرے گیامریکہ کی جنرل موٹرز نے بھی ہزار مزید ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
لندن اے ایف پی اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمت 49 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی برطانوی مارکیٹ میں 35 سینٹ کے اضافہ سے 4872 ڈالر اور امریکی مارکیٹ میں 27 سینٹ کے اضافہ سے قیمت 4674 ڈالر فی بیرل ہوگئی
کراچیمارکیٹ رپورٹر بینکوں کے پاس سرمایہ کی قلت بینکوں نے اپنے پاس بروکرز کے رہن شدہ حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت بعض کمپنیوں کے مالیاتی نتائج میں توقع سے زائد کمی رہنے جیسے کئی منفی عوامل رونما ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے خریداری سے محتاط ہوکر او جی ڈی سیپاکستان پٹرولیم این ئی بی بینک نیشنل بینک فوجی فرٹیلائزر سمیت بیشتر حصص کم داموں پر فروخت کو ترجیح یتے ہوئے اپنا سرمایہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف رہے اورمارکیٹ کی روز بروز خستہ صورتحال پرسرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی واقع ہونے سے حصص کا کاروبار بدستور مندی سے دوچار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 11421پوائنٹس کم ہوکر492800کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھتے ہوئے 481534کی انتہائی نچلی سطح پر گیا اس طرح ہفتے کے غاز پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کے 33 ارب11کروڑ 86 لاکھ 25ہزار325روپے ڈوب گئے
نئی دہلی اے ایف پی بھارت نے چین سے کھلونوں کی درامد پر پابندی عائد کر دی یہ پابندی چھ ماہ کیلئے لگائی ہے جس کا مقصد مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کرنا ہے قبل ازیں بھارت نے دودھ سکینڈل منظرعام پر انے کے بعد چین سے دودھ کی درامد پر بھی پابندی عائد کر دی تھی
لاہور خبر نگار واہگہ بارڈر کے زمینی راستے بھارت سے تجارت جاری ہے مگر اس میں بے حد کمی ہو گئی ہے الو کی درامد پر ڈیوٹی عائد کئے جانے کے بعد بھارت سے صرف ٹماٹر پاکستان رہا ہے گزشتہ روز بھی 30 ٹرک ٹماٹروں کی پیٹیاں لے کر پاکستان پہنچے
اسلام اباد ان لائن سعودی سفیر علی سعید عواد اسیری نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ اقتصادی تجارتی تعاون بہتر ہے بہترین نہیں بہتری کیلئے دونوں ممالک کے ایوان ہائے صنعت تجارت کواپناکردار اداکرنا اورتیز تراقدامات کرنے ہونگے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی سعودی عرب نے کھل کرمذمت کی کمزور موقف اپنانے کا تاثر درست نہیںجنوبی ایشیا میں امن چاہتے ہیںپاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہ ووڈ فرنیچر ارٹ اور نوہاپرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے پاکستان میں موجود سعودی ثقافتی مشن میں منعقدہ پاکستانی قبائلی ہنرمندوں کی لکڑی سے بنائی گئی اشیاء کی تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کا پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں
کراچیمارکیٹ رپورٹر بینکوں کے پاس سرمایہ کی قلت اسٹیٹ بینک کے سرمایہ فراہمی سے انکاربینکوں کے پاس رہن شدہ حصص کی بڑے پیمانے پر فروختمقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کی او جی ڈی سیٹی جی پاکستان حب پاورفوجی فرٹیلائزر سمیت بیشتر پھنسے ہوئے حصص کم داموں پر فروخت کرکے اپنا سرمایہ نکالنے کی کوششوں میں رہتے ہوئے مارکیٹ سے فوری نکلنے میں توجہ مرکوز کردی جس کے باعث حصص کا کاروبار بدستور مندی کے نرغے میں رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 9118پوائنٹس کم ہوکر5000 کی نفسیاتی حد سے گرکر492955کی انتہائی نچلی سطح پر گیا لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندا رہا اور ایل ایس ای 25 انڈیکس 2471 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 134465 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا
لاہور اے پی پی فیڈریشن پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری نے نئے منتخب ہونے والے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلف اٹھانے کے موقع پر تمام تجارتی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کریں تاکہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو سانی سے امریکی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو سکے یہ مطالبہ ایک مشترکہ بیان میں ایف پی سی سی کے چیف تنویر احمد شیخ فائونڈر چیئرمین پاک امریکہ بزنس کونسل افتخار علی ملک اور دیگر نے کیا ہے انہوں نے کہا صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں تجارتی پابندیوں کے خاتمہ سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا
لاہور ایران اور پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں مشترکہ منصوبوں سرمایہ کاری دفاتر کے قیام اور ٹیکنالوجیکل تعاون کے علاوہ تجارت بڑھانے کی ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں میمورنڈم انڈر سٹینڈنگ کی تقریب کے موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایرانی صوبہ خراسان کے گورنر جواد محمدی زادہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ذوالفقار علی کھوسہ اور دیگر پاکستانی اور ایرانی شخصیات بھی موجود تھیں مفاہمی یاد داشت پر پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد علی میاں اور ایران کے علاقہ مشہد میں سراحض اکنامک زون کے مینجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ ڈائریکٹر کے نائب صدر نے دستخط کئے مفاہمی یادداشت کے تحت دونوں اکنامک زونز سرمایہ کاری اور ان میں موجود صنعتوں کے مابین تعاون بڑھانے کیلئے کام کریں گے ان زونوں میں ہونے والی سرگرمیوں اور پبلیکشنز کا تبادلہ ہوگا اور صنعتی تجارتی مواقعوں کے پیش نظر دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور باہمی فائدہ کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی کیلئے شعبوں کی نشاندہی کے علاوہ تجارت صنعتی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ طور پر تحقیق اور اعداد شمار اکٹھا کرنے کے امور پر کام ہوگا تقریب وزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوئی
اسلام اباد اے پی پی ائل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیل گیس کے پانچ نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے مجموعی طور پر 1543 بیرل خام تیل اور 3487 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو سکے گی او جی ڈی سی کے ذرائع نے بتایا کہ حیدر اباد میں مولاں کے مقام پر کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے دو ذخائر ملے جن سے بالترتیب 64 اور 165 بیرل یومیہ خام تیل اور 44 اور 602 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی ذرائع نے کہا کہ حیدراباد کے ہی لاشاری علاقہ میں تیل کا ایک نیا ذخیرہ ملا ہے جس سے یومیہ 1150 بیرل خام تیل نکل سکے گا اس کے علاوہ ٹنڈو اللہ یار میں پساہیکی ایسٹ ویل نمبر ایک سے 155 بیرل خام تیل اور 107 ملین مکعب فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی ٹنڈو اللہ یار میں ہاکھڑو کے کنویں سے بھی تیل اور گیس دریافت ہو چکی ہے اور یہاں سے یومیہ بیرل تیل اور 825 ملین مکعب فٹ گیس حاصل کی جائے گی ذرائع نے مزید بتایا کہ پانچواں ذخیرہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے ڈھوڈک میں دریافت ہوا ہے یہاں سے 55 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی جا سکے گی
لاہور کامرس رپورٹر ملک میں رواں مالی سال 200809ء میں ابتدائی ماہ جولائی سے دسمبر کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 821 فیصدکمی واقع ہوئی ہے پاکستان ٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تازہ اعداد شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران ملک میں کارمینوفیکچررز نے 45 ہزار 730 نئی گاڑیاں تیار کی جبکہ 41 ہزار 972 گاڑیاں فروخت ہوسکی ایوسی ایشن کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں نئی کاروں کی فروخت میں 4069 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس مدت میں کار مینوفیکچررز نے 4534 کاریں تیار کی جن میں سے صرف 2689 فروخت ہوئیں نومبر میں 6888 میں سے 6450 اکتوبر میں 10334 کے مقابلے میں 10879 ستمبر میں 7097 کے مقابلے میں 8638 اگست میں 8170 میں سے 7647 اور جولائی میں 8707 کاریں تیار کی گئیں جن میں سے 5669 کاریں فروخت ہوئیں
لاہور کامرس رپورٹر مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز ایک من مسور ثابت کی بوری کی قیمت میں 300 روپے جبکہ ایک من دال مسور کی بوری کی قیت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے مسر ثابت کی بوری کی قیمت 3500 روپے سے بڑھ کر 3800 روپے اور دال مسور کی بوری کی قیمت 4200 روپے سے بڑھ کر 4400 روپے تک پہنچ گئی
لاہور کنزیومر الیکٹرونکس کے عالمی لیڈر اور ٹیکنالوجی موجد ایل جی الیکٹرونکس نے ایسی مصنوعات میں جو صارفین کی زندگیوں کے عین مطابق ہیں سٹائلش ڈیزائن اور سمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے برانڈ کی مشہوری کیلئے ایک نئی اشتہاری مہم شروع کی ہے اس مہم کے ذریعے کمپنی دنیا بھر میں کمپنی کی مقبولیت میں اضافے اور برانڈ کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے گی
اسلام اباد اے پی پی وفاقی وزیر اطلاعات نشریات شیری رحمن نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گوادر کو بین الاقوامی معیار کا تجارتی حب بنانے کیلئے مواصلات کے نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گوادر پر ایک فری زون قائم کیا جائے گا پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر شیری رحمن نے ماروی میمن کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ گوادر بندرگاہ مشرق وسطی کے رہائیشیوں کیلئے تجارت کی گزرگاہ ہوگی اور یہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا اس کو ملک کے دیگر علاقوں کے ذریعے افغانستان مشرق وسطی اور چین سے رابطے کیلئے شاہرائوں اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے
لاہور لاہور بلوگرمیٹ اپ کی کامیابی کے بعد وطین نے سی ئی او پاکستان اور گوگل کے ساتھ بلوگر میٹ اپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا کراچی بلوگر میٹ اپ رویال روڈیل کلب میں منعقد کیا گیا جہاں پر تقریبا 150 لوگوں نے شرکت کی یہ میٹ اپ ایکسپرٹس اور تجربہ کار بلوگرز پروفیشنلس کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا شاندار موقع تھا
ڈیرہ دون بی بی سی نیوز ریاست اتر اکھنڈ کے شہر ڈیرہ دون سے تعلق رکھنے والے امان رحمان نے تین برس کی عمر سے کمپیوٹر کا استعمال شروع کیا تھا اور وہ اب تک ایک ہزار سے زائد اینیمیٹڈ فلمیں بنا چکے ہیں جب ڈیرہ دون پہنچیں اور امان کے بارے میں معلوم کریں تو ایسا لگتا ہے کہ شہر کا ہر فرد کمپیوٹر والے بچے کو جانتا ہے انہیں شہر بھر میں ننھے بل گیٹس کے نام سے جانا جاتا ہے امان کے والد جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک موٹر سائیکل مکینک ہیں کہتے ہیں کہ انہوںنے ابتدا میں اپنے بیٹے کی اس صلاحیت پر توجہ نہیں دی اپنے دوستوں کے کہنے پر میں نے اسے کچھ کمپیوٹر ماہرین سے بھی ملوایا مگر انہوں نے بھی اس کے کام کو سنجیدگی سے نہ لیا تاہم اس کے بعد امان کے والد کی مسلسل درخواستوں پر ڈیرہ دون کالج انٹرایکٹو رٹس کے حکام نے امان کی کمپیوٹر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اسے اپنے ہاں داخلہ دے دیا کالج میں امان نے ایک ماہ کے اندر اپنا پہلا کمپیوٹر پروگرام لکھا اور اینیمیشن کا پندرہ ماہ پر مشتمل کورس تین ماہ ہی میں مکمل کرلیا
لاہورکامرس رپورٹر لاہور چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب طاہر جاوید ملک نے حکومت کے معاشی مینیجرز پر زور دیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بندش کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں وہ گذشتہ روز لاہور چیمبر کامرس میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ صنعتکاروں سے گفتگوکررہے تھے لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کے کنوینر طارق محمود چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب اکبر شیخ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق اراکین وصال منوںاور شفیق ریاض نے بھی اس موقع پر خطاب کیا طاہر جاوید ملک نے کہا کہ حکومت بینکوں کو ٹیکسٹائل انڈسٹری سے مارک اپ وصول نہ کرنے کی ہدایت کرے کیونکہ یہ پیداواری عمل رک جانے کی وجہ سے یہ انڈسٹری مارک اپ ادا کرنے کے قابل نہیں ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی یورپ اور امریکہ کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کی شدت کم کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل برمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ ساٹھ فیصد سے زائد ہوا ہے جبکہ کل مینوفیکچرنگ میں اس کا حصہ چھیالیس فیصد اور روزگار کی فراہمی میں اس کا حصہ اڑتیس فیصد ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ افرادی قوت شدید مشکلات سے دوچار ہے لہذا حکومت ہنگامی پیکیج کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ زیادہ مارک اپ اور زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے عالمی منڈی میں یہ دیگر کا ممالک کا کس طرح مقابلہ کرسکتی ہے
لاہور کمپیوٹر کمپنی لمیٹڈ نے ٹوکیو میں 15 دسمبر 2008ء کو اپنا ہائی سپیڈ کیمرہ متعارف کرایا یہ کیمرہ ایک سیکنڈ میں 60 تصویریں لیتا ہے اور وہ سب کچھ ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ ایک عام انسانی نکھ نہ دیکھ سکے اس کیمرہ نے جرمن پراڈکٹ ڈیزائن 2009ء کا ایوارڈ جیتا ہے اس کیمرے کو دنیا کے بہترین ڈیزائن کا اعزاز بھی دیا گیا ہے
کراچیلاہوراین این ائیکامرس رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینجایک ہفتے تیزی کے بعد ایک بار پھر مندی غالب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکراچی سٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 6100کی نفسیاتی حد سے گرگیا سرمایہ کاری مالیت میں 32ارب 82کروڑ سے زائدکی کمی جبکہ کاروباری حجم جمعہ کی نسبت1542فیصد کم اور7727فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی کاروبار کا اغاز مثبت زون میں ہواایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 98پوائنٹس اضافے سے 6200کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم ایشیائی مارکیٹوں میں مندی اور فروخت کے دبائو کے باعث انڈیکس منفی زون میں اگیا معروف سٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ بینکوں کی طرف سے وہ مدد نہیں ارہی جس کی ضرورت ہےابھی بھی بینکوں کی طرف سے لوگوں کو قرضے نہیں مل رہے اور جو بینکوں کے شیئر کا مارجن ہے وہ پچاس فیصد ہےعلاوہ ازیں لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی رہی اور ایل ایس ای 25انڈکس 2295 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 163246 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے مجموعی طور پر 112کمپنیوں کا کاروبار ہوا 12کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 50 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 50 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا مارکیٹ میں کل 12753700 حصص کا کاروبار ہوا سب سے زیادہ اضافہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جسکی قیمت 642 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی پاکستان اسٹیٹ ئل کے حصص میں ہوئی جسکی قیمت 625 روپے کم ہوگئی
سانجوز اے پی پی چین کی کمپنی ہوائی ٹیکنالوجیز نے کوسٹاریکا میں تھری جی موبائل فون کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوسٹاریکا کے الیکٹرک سٹی انسٹیٹیوٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اجازت نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی کمپنی ملک کے لاکھ 35 ہزار صارفین کیلئے تھرڈ جنریشن موبائل فون نیٹ ورک قائم کرے گی اور اس منصوبے پر مجموعی طور پر 23 کروڑ50 لاکھ ڈالر لاگت ائے گی
واشنگٹن اے پی پی جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے 2012ء سے امریکہ میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے کمپنی کے ایک ترجمان نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے ایک بڑی منڈی ہے اور ہم ملک میں اپنی گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئے ماڈلز متعارف کرانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں اور اسی منصوبے کے تحت ائندہ تین سال کے دوران امریکہ میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرائی جائیں گی جبکہ ائندہ دس سال کے دوران دس نئے ماڈل کی گاڑیاں بھی امریکی منڈی میں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی
اسلام اباد اے پی پی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی برامدات میں 1057 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر ارب 57 کروڑ ڈالر کی مصنوعات مختلف ممالک کو برامد کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ سال کے اس عرصہ میں ارب 65 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برامد کی گئی تھیں وفاقی بیورو برائے شماریات کی طرف سے گذشتہ روز جاری کئے جانے والے اعداد شمار کے مطابق دسمبر میں ملک کی برامدات میں 1418 فیصد کی کمی دیکھنے میں ائی ہے اور اس مہینے کے دوران ایک ارب 31 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برامدات کی گئیں جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں ایک ارب 52 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برامد کی گئی تھیں جبکہ دوسری طرف جولائی سے دسمبر تک ملکی درامدات میں 1287 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں ایا ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 19 ارب 13 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درامد کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 16 ارب 95 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درامد کی گئی تھیں وفاقی بیورو برائے شماریات کے عبوری اعداد شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک ملک کا تجارتی خسارہ ارب 55 کروڑ ڈالر رہا
ٹوکیو نیٹ نیوز سعودی عرب تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث اگلے ماہ سے ایشیائی ملکوں کو تیل کی فروخت میں ریکارڈ کمی کریگا جاپانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل برمد کرنیوالے ملک سعودی عرب نے فروری سے ایشیائی صارفین کو تیل کی فروخت میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا جو کہ گزشتہ پانچ سال میں ایشیائی صارفین کو فراہم کردہ تیل کی کم ترین سطح ہے ایشیا کے سات بڑے تیل کے خریداروں نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی رکلو نے انہیں اگلے ماہ تیل کی فروخت میں بھاری کمی سے خبردار کیا ہے ذرائع کے مطابق اگلے ماہ سعودی عرب کی جانب سے ایشیائی صارفین کو تیل کی فراہمی میں 15 فیصد کمی متوقع ہے ایک اندازہ کے مطابق ایشیائی ممالک کو اگلے ماہ سے تیل کی فراہمی میں لاکھ 25 ہزار بیرل کی کمی کردی جائیگی سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی فروخت میں کمی قیمتوں میں استحکام لانے کی غرض سے کی جا رہی ہے
اسلام اباد اے پی پی پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق کنڈان نے کہا ہے کہ سی این جی شٹیشنز کو گیس کی فراہمی کم ہونے سے 70 فیصد سٹیشنز بند کرنا پڑے ہیں غیر اعلانیہ ہڑتال کا تاثر درست نہیں ہمارے مطالبات پر ابھی تک غور نہیں کیا گیاپیر کو اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریںگے جمعہ کو یہاںاے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض افراد سی این جی کی صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جائے لیکن اس صورتحال سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور سی این جی پر چلنے والی 22 لاکھ گاڑیوں کے مالکان مشکلات کا شکار ہو جائیںگے انہوں نے کہاکہ ہمارے 14 سو سی این جی سٹیشنوں کے مالکان نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیںاس کے علاوہ صدارتی روزگار سکیم کے تحت فراہم کئے جانے اولے ٹو رکشے بھی سی این جی پر چل رہے ہیں اگر سی این جی کی صنعت بند ہوئی تو اس سے لاکھوں افراد بیروزگار ہو جائیںگے پیر کو ہماری ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا
لاہور کامرس رپورٹر گیس اور بجلی کے جاری بحران پر پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے غیرمعمولی اجلاس میں گذشتہ روز ممبرز نے چیئرمین طارق محمود پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر ٹیکسٹائل ملوں کو بند کرنے کی کال دیں ممبرز نے کہا کہ ملوں کی بندش کے پلان کے باعث پیداوار رک گئی ہے اور ورکرز کو نکالا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے اور مظاہرے کئے جائیں بینکوں کے قرضے ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں اس لئے مشترکہ طور پر بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا جائے شرح سود میں کمی کی جائے بجلی کے فکس چارجز ایم ڈی ئی کو دسمبر 2008ء سے جون 2009ء تک کیلئے معاف کیا جائے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی بلوں کی ادائیگی کیلئے 90دن کا وقت دے اس نے گیس سپلائی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ یہ معاملات ہنگامی بنیادوں پر حکومت سے حل کرائیں لیکن ایسا نہیں ہوا اس لئے چیئرمین اب ملک بھر میں ملوں کو بند کرنے کی کال دیں
لاہور نیوز رپورٹر صوبائی حکومت نے پنجاب میں توانائی کے اضافی وسائل مہیا کرنے کی جامع پالیسی کے تحت شمسی توانائی اورکوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے یہ بات سینئر وزیر راجہ ریاض احمد نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ایک 10رکنی وفد کو حکومت کی توانائی پالیسی کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتائی راجہ ریاض نے بتایا کہ حکومت صوبہ کے جنوبی اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرشمسی توانائی کے 2510 میگاواٹ طاقت کے پاورپلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ان سولر تھرمل پاور پلانٹ کی بجلی اردگرد کی ابادی کو مہیا کی جا سکتی ہےراجہ ریاض نے بتایا کہ حکومت نے لاہور میںپائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کوڑا کرکٹ کے ذریعے 2510میگاواٹ طاقت کا حامل پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح شہری کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ مفت بجلی بھی حاصل ہو گی حکومتی تحقیقات کے مطابق سالڈویسٹ کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے راجہ ریاض نے بتایا کہ کوئلہ کے ذخائر سے مالا مال چکوال خوشاب کے اضلاع میں 100300 میگا واٹ طاقت کا پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بھی حکومت کے زیرغور ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے پنجاب میں کوٹ ادو پاور کمپنی 1638میگاواٹ کوہ نور انرجی 131میگاواٹ اے ای ایس لال پیر 362 میگاواٹ اے ای اے پاک جنریشن 365 میگاواٹ سودرن الیکٹرک پاور 135 میگاواٹ روش پاک پاور 450 میگاواٹ صبا پاور کمپنی 134میگاواٹ فوجی کبیر والا 157 میگاواٹ اور جاپان پاور 135 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے
کراچی مارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کی جاری لہر پر کے ایس ای 100 انڈیکس 6894پوائنٹس کے اضافے پر 614381 پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب 27کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی غالب رہی تفصیلات کے مطابق این ئی ٹی کی اوجی ڈی سی سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں حوصلہ افزا سنبھالا ملنے پر مارکیٹ کے اعتماد میں بحالی پیدا ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی او جی ڈی سیپی ٹی سی ایل اے حب پاور ورلڈ کال این ئی بی بینک فوجی فرٹیلائزر بن قاسم سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر کم داموں خریداری میں دلچسپی پائی جانے سے حصص کے کاروبار میں تیزی کا رحجان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 6894پوائنٹس بڑھ کر دوبارہ 614381کی ریکارڈ سطح پر گیا جس سے او جی ڈی سی اور پی ٹی سی ایل کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 14ارب 27کروڑ 32لاکھ 72ہزار811روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کا ری بڑھ کر19 کھرب 36ارب 13کروڑ 64لاکھ 70ہزار 354 روپے تجاوز کرگئی جمعہ کے روز مجموعی سودوں میں 14کروڑ 54لاکھ 49ہزار100حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار ہوا جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز65فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں اور کاروباری حجم میں 2کروڑ 7لاکھ حصص کی کمی رہی مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار262کمپنیوں تک محدود رہا اس میں 88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ 171 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا
اسلام باد وقائع نگار ایجنسیاں وفاقی وزیر پانی بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی درمد کرے گا اور اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ایران کے وزیر توانائی پرویز فتح 29دسمبر کو اہم سرمایہ کاری کمپنیوں کے سربراہان سمیت پاکستان کے دورے پر ائیں گے اور اس موقع پر دونوں مالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ماشااللہ شاکری سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا وفاقی وزیر برائے پانی بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بھل صفائی مہم کی وجہ سے 35 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ 31جنوری تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سینٹ اجلاس میں ایک وضاحتی بیان میں کیا وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ اٹک ئل نے اپنا کام شروع کر دیا ہے جس سے حکومت کو 165 میگاواٹ بجلی کی اضافی پیداوار حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ شروع ہو گیا ہے 31دسمبر 2009ء تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی
کراچی مارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز منگل کو بھی جاری شدید مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 29331 پوائنٹس کی کمی پر 692415 پر کریش کر گیا تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ نے 25 اسٹاک ممبران کے کیٹس بند کرکے انہیں ادائیگی کیلئے احکامات جاری کردیئے اگر ممبران 24 گھنٹوں میں ادائیگی کرنے میں ناکام رہے تو انہیں ڈیفالٹر قرار دیا جائے گا اس ہیجانی کیفیت پر کاروبار میں ویرانی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 29331پوائنٹس کم ہو کر مزید تین نفسیاتی حدود سے گر کر 692415 کی انتہائی نچلی سطح پر گیا اس طرح دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں نے 85ارب 92 کروڑ 10لاکھ 93 ہزار 308 روپے خسارہ مد میں مارکیٹ سے نکال لئے جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید گھٹ کر 21کھرب 55 ارب 83 کروڑ 54 لاکھ 15ہزار 452 روپے رہ گئی منگل کے روز مجموعی سودوں میں 2کروڑ 67 لاکھ 21ہزار 840 حصص کے سودوں میں انتہائی کم درجے کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 2کروڑ 80لاکھ 7ہزار 600حصص کے سودے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں منگل کو 70 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی
لاہور کامرس رپورٹر پنجاب میں رواں مالی سال 200809ء میں جولائی سے ستمبر پہلی سہ ماہی میں صوبائی محاصل کی مدنی میں 43کروڑ 40 لاکھ روپے اضافہ جبکہ غیر صوبائی محاصل کی مدنی میں ارب 18 کروڑ 80 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے ماہ میں صوبائی محاصل کی مد میں ارب 65 کروڑ 10 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی جبکہ گذشتہ مالی سال اتنی مدت میں ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی اسی طرح غیرمحاصل وصولی کی مد میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ارب 71 کروڑ 30 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی جبکہ گذشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران اس مد میں 12 ارب 90کروڑ 10 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبائی محاصل میں سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1604 ارب روپے ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 168 کروڑ روپے سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 1421 ارب روپے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1312 ارب روپے جبکہ دیگر ٹیکسوں کی مد میں 1146 ارب روپے کی وصولی ہوئی جبکہ صوبائی غیرمحاصل مدنی میں سود کی مد میں 30 لاکھ روپے بیانہ کی مد میں 387کروڑ روپے اور دیگر کی مد میں 3323 ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے
کراچی مارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے کاروباری غا پر پیر کے روز شدید جاری مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 29696 پوائنٹس کی کمی پر 721746پوائنٹس پر بند رہا تفصیلات کے مطابق سٹاک ممبران کے سندھ ہائیکورٹ میں سی ایف ایس کی دائرکردہ رٹ کے فیصلے کے انتظار میں سرمایہ کاروں نے خریداری سے محتاط رویہ اپناتے ہوئے عارف حبیب بینک این ئی بی بینک ٹی جی پاکستان ذیل پاک پاکستان سیمنٹ بیشتر حصص کی کم داموں پر فروخت جاری رکھتے ہوئے اپنے سرمایہ کے انخلاء کی کوششوں میں سرگرداں رہے جس کے باعث حصص کے کاروبار میں شدید مندی جاری رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 29696 پوائنٹس کم ہوکر مزید دو نفسیاتی حدود سے گرکر721746کی انتہائی نچلی سطح پر گیا اس طرح ہفتے کے غاز پر حصص کی مجموعی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے مزید85ارب 89کروڑ 95لاکھ 30ہزار618روپے خسارہ کی مد میں مارکیٹ سے نکال لئے جبکہ ہفتے کے غاز پر پیر کے روز مجموعی سودوں میں 2کروڑ 80لاکھ 7ہزار600حصص کے قلیل سودوں میں کاروبار ہوا جس کے نتیجے میں پیر کے روز 68فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں گرگئیں اورگزشتہ روز کے نسبت کاروباری حجم میں 5کروڑ 67لاکھ حصص کے سودوںمیں کمی رہی
اسلام اباد ثناء نیوز وفاقی حکومت نے کسانوں کو 660روپے فی بیگ کے حساب سے یوریا کھاد مہیا کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کارخانہ داروں سے ساڑھے تین لاکھ ٹن یوریا کھاد خود خرید کر کسانوں کو تقسیم کر نے کا فیصلہ کیاہے ائندہ کھاد کی قیمتوں کا تعین حکومتی کمیٹی کرے گی یہ بات جمعرات کے روز وفاقی وزیر خوراک زراعت نذر محمد گوندل کو وفاقی وزیر صنعت پیداوار میاں منظور احمد وٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی وفاقی وزیر صنعت پیداوار نذر محمد گوندل نے کہا کہ اج فرٹیلائزر مینو فیکچرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیا گیا انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت پاکستان نے 64 ارب روپے کی گندم بر امد کی ہے اگر یہ زر مبادلہ بچا لیا جاتا تو ائی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑتی اجلاس کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ یوریا کھاد کی اوسط قیمت ساڑھے8 سو سے 9سو روپے فی بیگ ہے مگر چونکہ حکومت کھاد میں کسانوں کو سبسڈی دے رہی ہے اس لئے حکومت 660 روپے فی بیگ یوریا کسانوں کو فراہم کرے گی اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب کوئی ڈیلر کاشتکار کو یوریا کی خریداری کے وقت ڈی اے پی کی خریداری کی پابندی عائد نہیں کرے گا کل سے انڈسٹری ڈیپارمنٹ اور این ایل سی کارخانوں سے یوریا کی ترسیل شروع کر دیں گے ائندہ سات دنوں میں ایک لاکھ ٹن یوریا کراچی پہنچ جائے گی جس سے ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لاکھ 87 ہزار ٹن یوریا راستے میں ہے جو 15 جنوری تک پاکستان پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ ائندہ 15 دنوں میں یوریا کی کمی ختم کر دی جائے گی اور بلیک مارکیٹنگ کو بھی ختم کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ائندہ کھادوں کی قیمتوں کا تعین حکومتی کمیٹی کرے گی
لاہور کامرس رپورٹر وزیرمملکت برائے اقتصادی امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی ایوارڈ کی تشکیل سیاسی ماحول کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی ہے تاہم موجودہ حکومت ایک سال میں نیا قومی مالیاتی ایوارڈ تشکیل دے دیا جائے گا وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل ٹیکس پالیسی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب اور اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ وسائل دیئے جائیں اوران کے مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے تحت قرضے لئے ہیں جبکہ ئی ایم ایف سے قرضہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمت میں کمی اور ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی کم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے انہوں نے کہا کہ افراط زر درمد کی بنیاد پر بڑھا اور ئندہ ماہ میں افراط زر کی شرح میں کمی ہوگی قبل ازیں انہوں نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ریونیو بڑھتے ہوئے اخراجات کے مطابق نہیں ہیں قومی مالیاتی ایوارڈ کافی عرصے سے متنازعہ ہے اگر بین الاحکومتی سطح پر ٹیکس اصلاحات کریں تو وسائل کی بہتر تقسیم ہوسکتی ہے انہوں نے زراعت کے حوالے سے ایک ئینی مسئلہ ہے اس پر کھلی بحث ہوسکتی ہے اس ضمن میں ئین میں ترمیم کی ضرورت ہے
کراچیمارکیٹ رپورٹر کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری شدید مندی کی کیفیت پر کے ایس ای 100انڈیکس 32037پوائنٹس کی کمی پر 778526پوائنٹس پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 91ارب 74کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیریقینی سے دوچار رہا تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں نے خریداری میں کسی قسم کی دلچسپی نہ لیکر ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سیمنٹ ٹی جی پاکستان زیل پاک سیمنٹ کے ای ایس سی فوجی سیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی کم داموں فروخت کوجاری رکھتے ہوئے اپنے باقی ماندہ پھنسے ہوئے سرمایہ نکالنے پر توجہ مرکوز کردی جس کے باعث حصص کے کاروبار میں شدید مندی جاری رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 32037پوائنٹس کم ہوکر810563 پوائنٹس سے گر کر778526 پوائنٹس کی انتہائی نچلی سطح پر گیا جس سے مجموعی سرمایہ کاری گر کر24کھرب 4ارب ایک کروڑ 52لاکھ 40ہزار137روپے رہ گئی جمعرات کے روز مجموعی سودوں میں 5کروڑ 7لاکھ 65 ہزار760حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار ہوا بازار حصص کے ماہرین کے مطابق اگلے روز جمعہ کو بھی کاروبارفروخت کے دبائو سے دوچاررہے گا جس کے نتیجے میں 67فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی
لاہور کامرس رپورٹر عوامی حلقوں نے نشاندہی کی ہے کہ غریبوں کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کرنے والے یوٹیلٹی سٹورز پر کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ عام مارکیٹ میں کھانے کی اشیاء کی قیمتیں کم اور یوٹیلٹی سٹورز پر زائد ہیں ایک کلو دال مونگ دھلی ہوئی یوٹیلٹی سٹورز پر 44 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 40روپے ایک کلو بیسن عام مارکیٹ میں 50 روپے سے 60 روپے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 65 روپے ایک کلو چاول یوٹیلٹی سٹورز پر 76 روپے عام مارکیٹ میں 60 روپے سے 65 روپے چاول ٹوٹا ایک کلو یوٹیلٹی سٹورز پر 38 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 34روپے دال مسور فی کلو یوٹیلٹی سٹورز پر 115روپے عام مارکیٹ میں 100روپے 200 گرام مرچ یوٹیلٹی سٹورز پر 37 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 26 روپے 50 گرام گرم مصالحہ یوٹیلٹی سٹورز پر 20 روپے عام مارکیٹ میں 15روپے 100 گرام سفید زیرہ یوٹیلٹی سٹورز پر 36 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 25روپے اور کالی مرچ 50 گرام کی یوٹیلٹی سٹورز پر قیمت 21 روپے اور عام مارکیٹ میں اسکی قیمت 16روپے ہے ایک سو 50 گرام ہلدی یوٹیلٹی سٹورز پر 13 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں روپے کی ہے عوامی حلقوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر عام مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء خورد نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اب وہاں صرف امراء خریداری کیلئے جاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء کی قیمتوں کو مارکیٹ کی قیمتوں سے کم رکھنے کیلئے احکام جاری کرے
اسلام باد ان لائن صدر مملکت صف علی زرداری نے حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زراعت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کی ضرورت سانی سے پوری ہوں زراعت خوراک کے حوالے سے ایوان صدر میں بریفنگ کے دوران صدر کو بتایا گیا کہ پاکستان کو اس وقت 30 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے جس میں سے اب تک 17 لاکھ ٹن گندم برمد کی جا چکی ہے صدر نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں صدر نے کہا کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے خوراک کو ذخیرہ کرنیکی ضرورت ہے صدر نے اس موقع پر بے نظیر بھٹو زرعی کارڈ سکیم باریبتایاکہ یہ سکیم ئندہ سال کے غاز پر شروع ہوگی بریفنگ میں وفاقی وزیر خوراک نذر محمد گوندل وزیر اطلاعات شیری رحمان مشیر خزانہ شوکت ترین سردار صف احمد علی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے علاوہ اعلی سینئر حکام نے شرکت کی صدر کو بریفنگ کے بعد نذر محمد گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت بینظیر زرعی کارڈکے ذریعے کاشتکاروں کو بیج کھاد اور دیگر زرعی ضروریات کیلئے مختصر مدت کے قرضے فراہم کریگی اور ئندہ ماہ سے چاروں صوبوں کے ایک ایک ضلع میں تجرباتی طور پر یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے چھوٹے کاشتکاروں کو دو لاکھ روپے کی رعایتی قیمت پر ٹریکٹر فراہم کرنے کے لئے بینظیر ٹریکٹر سکیم بھی شروع کی جائے گیوزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ گوادرپورٹ سمیت تمام منصوبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرینگےوزیراعلی بلوچستان نے صدر سے مطالبہ کیا کہگوادر پورٹ کوجلد ازجلد پریشنل کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کی معاشی صورتحال بہترہو اور علاقے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں وزیراعلی بلوچستان کا صدر سے ملاقات میں مطالبہ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی
واشنگٹن اے پی پی عالمی معاشی بحران کے باعث رواں سال دنیا بھر میں کپاس کی کھپت میں 55 فیصد کمی نے کا خدشہ ہے گزشتہ روز یہاں امریکی وزارت زراعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق 200809ء کے دوران عالمی سطح پر کپاس کی کھپت 27 لاکھ گانٹھوں کی کمی کے ساتھ 11 کروڑ 66 لاکھ گانٹھیں رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ برس سے 55 فیصد کم ہوگا 194344ء کے بعد یہ کپاس کی سالانہ کھپت میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے نتیجہ میں جہاں دیگر صنعتیں متاثر ہوئی ہیں وہیں ٹیکسٹائل کی صنعت بھی مشکلات کا شکار ہے
لاہور این این ائی ملٹی نیشنل کمپنی نے خشک دودھ کی قیمتوں میں رواں سال کے دوران پانچویں مرتبہ اضافہ کردیا تفصیل کے مطابق خشک دودھ کے برانڈ کی ایک ہزار گرام کی پیکنگ میں 20روپے اور 400گرام کی پیکنگ میں 10روپے کا اضافہ کردیا ہے کمپنی نے اپنے خشک دودھ کے مختلف برانڈ میں 100روپے سے لیکر 120روپے تک اضافہ کیا ہے
سیالکوٹنامہ نگارمتحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیرویز نے نجی شعبہ میں تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوبئی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مسافر پروازیں شروع کرنے کی پیشکش کردی ہے اور اس سلسلہ میں اجازت کیلئے سول ایوی ایشن کو باقاعدہ درخواست بھی دیدی ہے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈائریکٹر ایم ظفر ملک نے بتایا کہ اگر سول ایوی ایشن نے اتحاد ائیرویز کو سیالکوٹ سے دوبئی کیلئے روزانہ ایک مسافر پرواز کی اجازت دیدی تو اس سے تین ارب روپے کی لاگت سے نجی شعبہ میں تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مسافروں کو دوبئی اوردیگر ممالک کو جانے کی بہترین سہولت میسر اجائے گی اور یہ سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات کھاریاں میر پور ازادکشمیر اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا ایک مطالبہ بھی ہے واضح رہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اس سے قبل پی ائی اے ہفتہ وار تین مسافر پروازیں کراچی کیلئے جبکہ ہفتہ وار ایک ایک مسافر پرواز مسقط ابوظبی اور کویت کیلئے چلارہی ہے
لاہور ان لائنصوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کو سستی ڈی اے پی کھاد کی فراہمی کے لئے 27 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے اپنی رہائش گاہ پر کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈی اے پی کھاد ہزار 50روپے فی بیگ اور یوریا 630 روپے فی بیگ کی قیمت پردستیا بی کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میںکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاصوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی محکمہ زراعت نے اس سال کروڑ ٹن گندم کے حصول کا ہدف مقر رکررکھا ہے جو انشاء اللہ پورا ہوگا جس سے نہ صرف صوبہ پنجاب غذائی خودکفالت کی منزل پالے گا بلکہ ملک کے دیگر صوبے بھی اس کے ثمرات سمیٹیں گے
لاہور حافظ باد نامہ نگاراننمائندہ نوائے وقت وہاڑی حجرہ شاہ مقیم پیر محل منڈی شاہ جیونہ اوکاڑہ سمیت کئی شہروں میں یوریا کھاد کا بحران جاری ہے ڈیلر بلیک میں ساڑھے ٹھ سو تک فی بوری بیچ رہے ہیں جس پر کسان پریشان ہیں اور گندم کی پیداوار بھی متاثر ہونیکا خدشہ ہے رینالہ خورد میں مجسٹریٹ نے ذخیرہ شدہ کھاد کی 1400 بوریاں پکڑ کر کاشتکاروں میں تقیم کردیں چنیوٹ میں کسانوں نے ڈیلروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی ڈی او اے کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ وزیر زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت پر کھاد فروخت نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرینگے تفصیلات کے مطابق وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں کاشتکاروں کے مطابق یوریا کھاد مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اور بلیک میں سرکاری نرخ 660 روپے کی بجائے 800 وپے میں مل رہی ہے یوریا کی عدم دستیابی سے فصل گندم براہ راست متاثر ہو گی اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو کھاد ڈیلروں کو چیکنگ کے دوران سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ فیسر راعت کے حکم پر مقدمات درج کر لئے گئے حجرہ شاہ مقیم پیر محل منڈی شاہ جیوند چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق صحافیوں اور زمینداروں نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ڈیلرز کے گوداموں کو ٹریس کرکے کھاد کی بھاری مقدار کی نشاندہی بذریعہ ٹیلیفون جھنگ کو کی گئی جس پر انتظامیہ نے دو گوداموں کو کھلوایا جس میں سے 630 بوری برمد کی گئی اور باقی بااثر لوگوں کے گوداموں کو جاوید اقبال کھلوانے میں ناکام رہے اور یہ کہتے رہے کہ میں کچھ نہیں کر سکتا جس پر سینکڑوں کسانوں اور زمینداروں نے ڈی ڈی او اے کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ڈی سی او ابرار احمد مرزا کے حکم پر یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت پر ذخیرہ کی گئی یوریا کھاد کے گودام اور دکانیں سیل کردی گئیں ڈسٹرکٹ فیسر زراعت محمد اصغر ڈوگر دیگر افسران نے یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت پر کسوکی روڈ پر واقع رانا برادرز اور جگانوالہ روڈ پر واقع رائس شیلر میں تین گودام جبکہ غلہ منڈی غربی میں نذر محمد چودھری محمد ایوب محمد رفیق گھمن چودھری پیر محمد اینڈ کو عمران صفدر اور عمر رفیق کی دکانوں پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی یوریا کھاد کے گوداموں کو سیل کردیا ہے
اسلام اباد این این ائی پاکستان نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے پاکستان سے ملکی سربراہوں کی سطح پر سیاسی مذاکرات کو بہتر بنانے اور پاکستان کو یورپی یونین میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ رسائی دینے کے حوالے سے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلے موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں ترجمان نے کہا کہ کونسل کا بیان پاکستان کے ویژن اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے روڈ میپ کے مطابق ہے وزرائے خارجہ کونسل نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں سویلین جمہوری حکومت کے استحکام کو سراہتے ہوئے درپیش اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجوں کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان سے تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کی مالی امداد کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کونسل نے علاقائی ممالک کے درمیان ہم اہنگی خصوصا پاکستان بھارت اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کو ضروری اور علاقائی سلامتی واستحکام کا تقاضا قرار دیا کونسل نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور پاکستان کو یورپی یونین میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ رسائی دینے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی
کراچیلاہور ان لائنکامرس رپورٹر سندھ ہائی کورٹ نے ایس ای سی پی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ انجماد ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف 16 دسمبر تک حکم امتناعی جاری کر دیا ایس ای سی پی نے عدالت کے فیصلے پر عملدرامد کرنے کے ساتھ ساتھ فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سٹاک ایکس چینج کے سو سے زائد بروکرز کی جانب سے کیے جانے والے دیوانی کے دعوے کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی جانب سے کراچی سٹاک مارکیٹ کھولنے اور فلور ہٹانے کے حکم کو 16 دسمبر تک معطل کردیا ہےمنیر اے ملک ایڈوکیٹ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سو سے زائد اسٹاک بروکرز کی طرف سے دیوانی دعوے میں موقف اختیار کیا کہ مارکیٹ بند ہونے سے پہلے تک ساڑھے گیارہ ارب روپے کی بدلہ فنانسنگ سیٹلمنٹ ہونا باقی تھی اگر مارکیٹ سپورٹ فنڈ انے سے پہلے فلور ہٹایا گیا تو بروکرز اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو ساٹھ کروڑ روپے یومیہ نقصان ہوگا سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے اپنے چیمبر میں اس دعوے کی سماعت کی اور عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی دریں اثناء ایس ای سی پی کے چیئرمین رضی الرحمان نے کہا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اس کو چیلنج بھی کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف کراچی اسٹاک ایکس چینج پر ہوتا ہے جبکہ اسلام اباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز کو 15 دسمبر سے فلور انجماد ختم کرنا ہوگاجبکہ لاہور سٹاک ایکسچینج کے ممبران نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن پاکستان کے 15دسمبر کو فلور کھولنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج کے 26ممبران نے رٹ پٹیشن دائر کرنے کی درخواست دستخط کئے ہیں