url
stringlengths 31
31
| heading
stringclasses 1
value | content
stringlengths 108
9.28k
|
---|---|---|
https://jang.com.pk/news/720590 | No title found | کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی میں لاپتا بچی کی لاش مین ہول سے مل گئی ، پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے سیکٹر سیون سی ٹینکی اسٹاپ کے قریب کھلے مین ہول سے بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا ، جہاں پر متوفیہ کی شناخت 4سالہ کہکشاں دختر زیشان کے نام سے کی گئی ، بچی جمعرات کے روز دوپہر کے وقت گھر سے نکلی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی ، والدین محلے میں تلاش کرتےرہےتاہم کوئی سراغ نہیں ملا، جمعہ کے روز مین ہول کی صفائی کے دوران معصوم بچی کی لاش ملی ، جبکہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720589 | No title found | کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی ، فائر بریگیڈ عملے کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے پنکھا مارکیٹ فردوس شاپنگ مال کے قریب واقع لکڑی گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ کے شعلے بلند ہونے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور 2گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720588 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزانٹیلی جنس نے سائیٹ ایریا میں ایک پولیس افسر کی زیر نگرانی چلنے والی چھالیہ کٹنگ فیکٹری اورگودام پر چھاپہ مار کر16کروڑروپے مالیت کی 78ٹن چھالیہ برآمد کر کے ضبط کر لی ،ذرائع کے مطابق فیکٹری ایس ایس پی ویسٹ کے ایک جونیئر سب انسپکٹر کی زیر نگرانی چلائی جا رہی تھی اور پولیس کھلے عام چھالیہ کی سپلائی پر کو ئی کاروائی نہیں کرتی تھی ،گودام کے مالکان اور سرپرست کی نشاندہی ہوگئی ہے جلد ملزمان کو گرفتاری کرلیا جائے گا۔ |
https://jang.com.pk/news/720587 | No title found | کراچی(پ ر)الحاج صوفی الشاہ محمد اسلام الدین رحمانی کی فاتحہ چہلم کے سلسلے میں11جنوری ہفتے کو بعد نماز عشا ء محفل نعت ہوگی،سجادہ نشین مہتاب الاولیا محمد غیاث الدین مہتابی صدا رت کرینگے،علاوہ ازیں 12جنوری اتوار کو یوسف گوٹھ دربار رحمانیہ 4 k چورنگی سرجانی ٹائون میں 28واں جشن مہتاب اولیا زیر سرپرستی سجادہ نشین دربار رحمانیہ محمد ضیا الرحمٰن وگا،سجادہ نشین دربار شاہ قاتل شاہ محمد ابرار رونق محفل ہونگے۔ |
https://jang.com.pk/news/720586 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولاناعبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہےکہ ہمیں امت واحدہ بن کر تسخیرکائنات کرنا ہوگی، دنیا کی امتوں کا عروج وزوال اور پستی کاسبب یہ ہے کہ انہوں نے قرآن وحدیث کوچھوڑ کر بغاوت کا علم بلند کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا اتحاد پارہ پارہ ہوگیا،انہوں نے کہاکہ جماعت غرباء اہلحدیث کراچی کے زیراہتمام کراچی کے مختلف مقامات پر ہونے والی اتحاد امت کانفرنس کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان میں اسلامی، اصلاحی اور فلاحی معاشرہ قائم کیا جاسکے،علاوہ ازیں نائب امیر مولاناحافظ محمدسلفی، مولانامحمدانس مدنی، مولاناڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانا صہیب شاہد، مولاناحمزہ عبداللہ نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہاکہ ہم پاکستا ن میں اتحاد امت اور اتحاد واتفاق کی ہر آواز پر لبیک کہتے رہیں گے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720585 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر بنیادی سہولیات پر کافی اخراجات آتے ہیں اس سلسلے میں ضروری ہے کہ ادارہ اپنے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے یا ٹیکس ریٹ بڑھائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس ریکوری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کاروبار کرنے والے تاجر برادری کے عہدیداران سے میٹنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین ٹریڈ لائسنس کمیٹی محمود ہاشم،ڈائیریکٹر ایڈمن محمد رئیسی،چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیدران بھی موجود تھے۔ چیئرمین سائوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے تاجر برادری کے عہدیداران سے کہا کہ بلدیہ جنوبی کراچی کا بڑااہم اور حساس ڈسٹرکٹ ہے بلدیہ جنوبی کو توقع سے زیادہ اخراجات کرنا پڑتے ہیں جو کہ ٹیکس ریکوری کی موجودہ صورتحال میں مشکل ہوگیاہے اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ضلع کی مارکیٹس میں کئی نئے یونٹس کا اضافہ ہوا ہے اگر انہیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا جائے تو ریکوری کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اس موقع پر چیئرمین ملک محمد فیاض اعوان نے محکمہ ٹیکس کے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ جلد از جلد اس ضمن میں سروے کیا جائے اور مزید یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔ |
https://jang.com.pk/news/720584 | No title found | کراچی(اسٹاف رپوٹر) عراق میں امریکی حملے سے شہید ہونے والے قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس اور ایرانی و عراقی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجد آل عمران محمود آباد سے بلوچ کالونی شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی گئی جس میں علی حسین نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین،مولانا علی عباس قمی، علی رحمانی،میر تقی ظفر سمیت بڑی تعداد مظاہرین نے شرکت کی،مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علی حسین نقوی نے کہا ہےکہ خطے میں امریکی غنڈہ گردی کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،امریکا خطے کے امن کا کھلا دشمن اس کا وجود عالم اسلام کے لیے شدید خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے کہ امریکا مختلف حیلوں بہانوں سے ایک ایک کرکے مسلمان ملکوں کو کمزورکرتا جا رہا ہے،اسامہ کی تلاش کے نام پر افغانستان اور پھر کیمیائی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر عراق میں لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکا اور اس کے اتحادی ہیں، مسلم ممالک سے امریکا کی بے دخلی مسلمانوں کے استحکام اور سالمیت کے لیے بھی ضروری ہے تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ امریکا سے اپنے تعلقات ہمیشہ کے لیے منقطع کر دیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720583 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو ظلم وجبر اور طاقت سے نہیں دباسکتا، مسلم اُمہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنا دے، کشمیر میں انسانی حقوق انصاف کا قتل اور خواتین کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں، حکومت بین اقوامی قوانین کے شکنجے سے باہر نکلے، عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے دشمن اور مذہبی جنونیوں کا ساتھ دینا ثابت کررہی ہے،کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلا کر دم لینگے،ہمیں کشمیری عوام کی آواز بننا ہے اور بھارتی ظلم وجبر کو روکنا ہے،کشمیر کے عوام پر بھارت طاقت اور بارود کا استعمال فوری طور پر بند کردے،ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاری اور جیلوں میں ان کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں،کشمیر لہولہان ہے کشمیر جل رہا ہے کشمیر کے عوام اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہے ہیں،اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عملی اقدامات کرئے، اقوام متحدہ کا کردار مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، مودی نے انڈیا میں ہزاروں مسلمانوں کا مذہب کے نام پر بے دردی سے قتل کرایا ہے،مودی حکومت میں انسانیت ختم اور فرعونیت بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے، کشمیر کے عوام تمام مظالم کے باوجود اپنا حق خود ارادیت لیکر دم لینگے۔ |
https://jang.com.pk/news/720582 | No title found | کیش وین لوٹنے والے گروہ کے مزید 3کارندے گرفتار، رقم برآمدکراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے گزشتہ دنوںواٹر پمپ سبزی مارکیٹ کے نزدیک کیش وین سے رقم لوٹنے والے گروہ کے گرفتار زخمی ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر3ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوںواٹر پمپ سبزی مارکیٹ کے نزدیک کیش وین سے تقریباً 27 لاکھ نقد رقم لوٹنے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈز اور ایک راہ گیر کو زخمی کرنے والے گروہ کے مزید 3ارکان کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم کے 25لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مرکزی ملزمان سیف اللہ اور بادشاہ حسین جبکہ انکے ساتھی یوسف اور امجد شامل ہیں، ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے متعدد موبائل فونز اور دیگرلوٹا ہوا سامان برآمد کیا ہے، ملزم سیف اللہ واردات کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا اور انتہائی چالاکی سے اپنے مخالفین پر تھانہ اورنگی ٹائون میں اقدام قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا، ملزمان عادی مجرم اور کئی مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اس خطرناک گروہ کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720581 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے کراچی کے عوام کی جیبوں پر 127ارب روپے کی نئی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، کوارٹر ایڈجسٹمنٹ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی یونٹ 4.90روپے (106ارب) اور فی یونٹ 1.50 روپے (21ارب) کا اضافی بوجھ کراچی کے عوام پر بڑا ظلم ہے،جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف عوام کی ترجمان بنے گی،ظالمانہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،اس کے خلاف عوامی احتجاج اور قانونی جدو جہد کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بجلی نرخوں میں اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف نہ صرف گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے بلکہ سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی میں مسلسل تعطل اور گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،نت نئے طریقوں سے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے،نا اہلی کی انتہا ہے کہ گیس بحران سے صنعتوں کا پہیہ جام، ٹرانسپورٹ کا بحران اور عوام کو بے روزگاری کی آگ میں دھکیلا جا رہا۔ ستم ظریقی یہ ہے کہ کراچی کے عوام سے ووٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچنے والوں اور وزارتوں کے مزے لینے والوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس کی اصل وجہ کے الیکٹرک کی جانب سے ایک طرف سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے اور پھر دوسرے ہاتھ سے منتخب حکومت سے سبسڈی وصول کی جاتی ہے،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720580 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاوَن کوئٹہ کی مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ،دشمن ہ میں دہشت گردی سے خوفزدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ملک دشمن عناصر شاید بھول رہے ہیں کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کی حفاظت کریں گے ۔دہشت گرد ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتے ہیں ،بھارتی ایجنسی سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جس کے لئے سرکاری تنصیبات اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے ،وہ پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دیں گے دشمن سے مقابلے کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720579 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہی رہے تو ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں یا نہیں ہمارے لوگ مشکل میں ہیں یہاں پانی،سیوریج، صفائی، عوامی ٹرانسپورٹ سمیت ہر ضرورت زندگی ناپید ہے،ہمارے شہر کے مسائل حل نہیں ہو رہے وفاقی حکومت میں اسی لئے شامل ہوئے تھے کہ شہریوں کے مسائل حل ہوں مگر اس میں پیشرفت نہیں ہو رہی، میئر کراچی کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ہیں کہ دو کروڑ روپے سے زیادہ کوئی منصوبہ بنا ہی نہیں سکتا، شہریوں کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا اختیار بنیادی اداروں سے لے کر سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ لیا اور نہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں تو مسائل کیسے حل ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ’’کے ایریا‘‘ میں سڑک کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں ہیں کہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے، کراچی کے عوام گزشتہ 12 سال سے مشکلات کا شکار ہیں، شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، بلدیاتی اداروں کو جو اختیارات دیئے گئے ہیں ان میں تو کسی ایک یونین کونسل کا سیوریج نظام بھی درست نہیں ہوسکتا، شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق ہمارے محکمے جو حکومت سندھ کے کنٹرول میں ہیں درست کام نہیں کر رہے، ہم وفاقی اور سندھ حکومت کا انتظار کررہے ہیں، مگر صاحب اختیار لوگوں نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھ لیا ہے، ساڑھے تین سو ارب روپے ٹیکس دینے والے اس شہر کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کم وسائل میں چھوٹے چھوٹے مسائل حل کررہے ہیں، آج ’’کے ایریا‘‘میں سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب رابطہ کمیٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا، ایم کیو ایم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گی انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ متحد ہوجائیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720509 | No title found | ملتان(اسپورٹس ڈیسک) بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، پونے میں تیسرے میچ میچ میں میزبان ٹیم نے 6وکٹ پر 201 رنزبنائے۔ ناکام ٹیم 123پر آئوٹ ہوگئی۔ نودیپ سینی 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ،بھارت نے آخری 2 میچز جیت کر سیریز0-2سے اپنے نام کی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720508 | No title found | ملتان(اسپورٹس ڈیسک) آئر لینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکیخلاف 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ ہارگئی۔ برج ٹائون میں آئرش ٹیم 9 وکٹ پر 237 رنزبنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے7 کھلاڑی 148 پر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر ہیڈن والش نے 46 رنز ناقابل شکست کی اننگ کھیلی جبکہ آخری اوور کی 5ویں بال پر کوٹرل نے چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کو فتح دلوادی۔ |
https://jang.com.pk/news/720507 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی چار رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم اگلے ماہ تاشقند میں ہونے والی انٹرنیشنل یک جہتی ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، یہ ایونٹ رواں سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز کا رسائی رائونڈ بھی ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد طلحہ خالد67 کے جی حیدر علی81 کے جی،زوہیب96 کے جی اور نوح دستگیر بٹ پلس109کے جی شال ہیں، ایونٹ8سے12 فروری تک کھیلا جائے گا۔ |
https://jang.com.pk/news/720506 | No title found | ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان، ممبر پارلیمنٹ اور ہردل عزیز کھلاڑی مشرفی مرتضیٰ نے دورئہ پاکستان کے حق میں بیان دیدیا ۔ وہ کہتے ہیں اگر میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوتا تو پاکستان ضرور جاتا۔ خیال رہے کہ اسٹار آل رائونڈر نے 2017 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لی تھی جبکہ 2009 سے وہ ٹیسٹ فارمیٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ جمعہ کو میڈیا کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ میں اس متعلق اپنی فیملی ضرور مشورہ کرتا، نہیں معلوم ان کا ردعمل کیا ہوتا لیکن اگر میری رائے جانی جائے میں میرا فیصلہ اس حق میں ہوتا۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جو دورے نہیں کرنا چاہتے وہ غلط ہیں۔ زندگی کرکٹ سے کہیں زیادہ بڑی ہے، اور نجی زندگی ہمیشہ ترجیح ہونی چاہیے۔اس لیے ہر شخص کو اس بارے میں فیصلے کا حق حاصل ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720505 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کپتان اظہر علی، کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین پر امید ہیں کہ نوجوان کھلاڑی ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مختلف ادوارمیں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کی رائے ہے کہ انڈر 19 کرکٹ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا پہلا سفر اور راہ ہوتا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720504 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کے لئے پانچ گھڑ دوڑ کا ہینڈی کیپ دیا گیا ہے جس میں چوتھی ریس 2020کپ کی ہوگی، ریس کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔ |
https://jang.com.pk/news/720503 | No title found | اسپینش کپ فٹبال، بارسلونا کو ایٹلیٹکو کے ہاتھوں شکستجدہ (اے ایف پی) اسپینش کپ فٹبال کے میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے لیونل میسی کی بارسلونا کو 3-2 سے مات دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ریال میڈرڈ سے ہوگا۔ بارسلونا کی جانب سے میسی اور انٹوئن گریز مین نے گول کیے جبکہ ایٹلیٹکو کیلئے کوکے، الویرو موراٹا اور اینجل کوریا نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ |
https://jang.com.pk/news/720502 | No title found | انعام بٹ نے دلہن کو گولڈ میڈلز منہ دکھائی میں دیدیےکراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ریسلر انعام بٹ کے دوستوں نے ان کو جمعرات کی شب گوجرانوالہ میں ہونے والی شادی میں پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈالرز میں بھی سلامی دی، انعام بٹ نے اپنے گولڈ میڈل دلہن کو منہ دکھائی میں پیش کئے، انعام بٹ کو ایشین بیچ گیمز، کامن ویلتھ گیمز، اور سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انعام بٹ نےدوست پہلوانوں کے ہمراہ روایتی گرز اٹھائے اور پھر ان کیساتھ بھنگڑے بھی ڈالے۔ گوجرانوالہ کامرکزی اسٹیڈیمان سے موسوم کردیا گیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720501 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے لاہور قلندر کی دریافت فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ وہ رواں سال آ سٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی دستے کا حصہ بننا چاہتا ہوں، اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دے دیا ہے، مجھے کرکٹ کا جنون ہے،امید ہے کہ سلیکٹرز میری کارکردگی کو اہمیت دیں گے، کبھی بھی کرکٹ میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی ۔ لاہور قلندرز نے میرے خواب کو سچ ثابت کر دکھایا۔ امید ہوگئی ہے،میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔ حارث رؤف رواں سال بگ بیش لیگ میںاب تک 5 میچوں میں 14وکٹیں لے چکے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720500 | No title found | کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بینک الحبیب کے نویں رشید ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جمعے کو دوسرے روز قومی گالفرایم منیر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، پہلے روز ایم نعیم پہلی پوزیشن پر تھے، قومی گالفرشبیر نے دوسرے روز کے آغاز پر ہی اپنے دوسرے شاٹ پر ہی پار فائیو کیا اور 5 انڈر پار 139 کے اسکور کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جمعے کو کراچی میں چلنے والی تیز ہوائوں کے باعث ملک بھر سے آئے ہوئے 92 گولفرز کو کھیل کے دوران کافی دشواری کا سامنا رہا۔ |
https://jang.com.pk/news/720499 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں قومی انڈر18 اسنوکر چیمپئن شپ جمعے سے شروع ہوگئی، پہلے روز سندھ کے سات میں سے پانچ کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی، عبد الہادی نے دو میچوں میں فتح حاصل کی ، انہوں نے جاوید علی اور محمد اویس کو ناکامی سے دوچار کیا، جبکہ عمیر جنید نے جنید خان کو ، محمد وقاص نے محمد مدثر کو، کامران علی نے اویس احمد، شہریار خان نے شاہ ویز کو شکست دی۔ ٹاپ سیڈ عمرخان نے سندھ کے سید انس ظفر کو ہرایا۔ |
https://jang.com.pk/news/720498 | No title found | شین وارن کی کیپ ملین ڈالر سے زائد میں نیلاممیلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست بش فائر فنڈ میں دی جائے گی۔ خریدار کی شناخت ابتدائی طور پر صرف ’’ایم سی ‘‘ ظاہر کی گئی ، جس کے بعد قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ خریدار کوئی اور نہیں سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان اور وارن کے قریبی دوست مائیکل کلارک ہیں۔ البتہ بعد میں واضح کردیا گیا کہ کیپ کامن ویلتھ بینک نے خریدی ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے یہ نیلامی میری توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720497 | No title found | نئی دہلی (جنگ نیوز) 14 میچز پر مشتمل ٹیسٹ کیریئر میں 1459رنز، پاکستان کے سامنے مسلسل دو سنچریاں اور نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری اور ڈبل سنچری لگانے والے مارنس لبوشین کاستارہ عروج پر ہے، لیکن وہ دورئہ بھارت میں آسٹریلین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بے یقینی کا شکار ہیں۔ ون ڈے سائیڈ میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، پیٹرہینڈز کامب،الیکس کیری بیٹنگ آرڈر بناتے ہیں۔ اگر وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے تو انہیں روایتی نمبر تین کے بجائے شاید اور پوزیشن پر کھیلنا پڑیگا۔ 22 سالہ بیٹسمین کہتے ہیں کہ محدود اوورز کرکٹ میں جو کردار بھی ملا،پورا کرنے کی کوشش کروں گا، خواہش ہے کہ ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، جو روٹ اور کین ولیمسن کی طرح کھیلوں ، اس کیلئے مستقل مزاجی سے اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720496 | No title found | مسکراتے چہرے، جیت کا عزم، انڈر19 کرکٹ ٹیم افریقا روانہکراچی(اسٹاف رپورٹر) جیت کا عزم لئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جمعے کو جنوبی افریقا روا نہ ہوگئی۔ روانگی کے لیے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جمع ہوئے نوجوان کرکٹرز کے چہروں پر مسکراہٹیں تھیں۔ کرکٹرز کو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گلے لگایا اور اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے تھپکی دی، اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے نیک خواہشات کے ساتھ ٹیم کو رخصت کیا۔ کپتان اور کھلاڑیوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اہم ہوگا کسی کو آسان نہیں لیں گے، میچ ٹو میچ کھیلیں گے ۔کوچز کا دعوی ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، امید ہے ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کریں گے۔ کپتان روحیل نذیرکا کہنا ہے کہ تیاری بھرپور کی ہے، کھلاڑی بھی پر اعتماد ہیں، ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کریں گے ۔ میگا ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔گروپ سی میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ |
https://jang.com.pk/news/720495 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کے رویے پر کھلاڑی خاموش ہیں۔ کوئی احتجاج تو سامنے نہیں آرہا لیکن وہ پریشان ضرور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ جمعہ کو مکمل ہوئے۔ ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو سخت مراحل سے گذارا گیا۔ ٹیسٹ میں فیٹ لیول چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹانگوں اور چیسٹ کی ایکسر سائز بھی کرائی جاتی ہیں۔ حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچز کا سخت گیر رویہ کھلاڑیوں کے لئے مشکلات پیش کررہا ہے کیوں کہ کوچز ہر کھلاڑی کو اپنی اور اپنے دور کی مثالیں دے کر سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کئی بار موجودہ کرکٹرز جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کر رکھا ہے کہ فخر زمان اور حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ میڈیکل رپورٹس کلیئر آنے پر ہوگا۔ جس کرکٹر کی فٹنس مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوگی اس کی تنخواہ میں سے 15 فی صد کٹوتی ہوگی۔ ٹائیفائیڈ کے باعث فاسٹ بولر عثمان شنواری کا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، اسد شفیق اور محمد رضوان کے ٹیسٹ بھی بعد میں لیے جائیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720494 | No title found | لندن (جنگ نیوز) آئی سی سی اینٹی کرپشن کے سربراہ ایلکس مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ برس انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوران سٹے باز متحرک رہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور میچز فکس کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن ان کا ہدف مختلف ممالک میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگز تھیں۔ ہمیں اس بارے میں کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا تھا۔ یہ بات انہوں نے برطانوی اخبار سے خصوصی بات چیت میں کہی ۔ ان کا انٹرویو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 20 برس قبل سنچورین میں کھیلے گئے فکس ٹیسٹ کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ مذکورہ میچ کے بعد پروٹیز کپتان ہنسی کرونئے پر تاحیات پابندی لگادی گئی تھی۔ بعدازاں وہ فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ اے سی یو چیف کے انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی باڈی دو دہائیوں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اب تک کرپشن پر قابو نہیں پاسکی ہے۔ الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کم از کم 50 کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں جن کے مشتبہ ہونے کا شک ہے۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جہاں تک آئی سی سی کا سوال ہے، ہم ورلڈکپ 2019 کو کلین سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ کرپٹ عناصر کی جانب سے کچھ لوگوں تک رسائی کی اطلا عا ت سامنے آئی ہیں۔ گزشتہ سال کرکٹ کے 12 ویں ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ٹائٹل جیتا تھا، انگلینڈ اینڈ ویلز اور آئی سی سی حکام نے اس وقت ایونٹ کو کلین قرار دیا تھا لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں یسی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں جن کے تانے بانے میچز فکسنگ سے جڑتے ہیں ۔ مارشل نے بتایا کہ ہم میگا ایونٹ کے دوران چوکنا تھے، کھلاڑیوں کو مشکوک افراد کی تصاویر اور نام کے ساتھ مکمل شناخت کرادی گئی تھی، جس کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے پلیئرز نے انفرادی طور پر انگلینڈ میں ایسی حرکات کی کوشش کی رپورٹ کردی تھی لیکن پھر افراد نے انہیں ٹی 20 فرنچائزز لیگ میں حاصل کرنے کی کوششیں کیں ۔ ہمارے اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے مشکوک افراد کو پاسپورٹ جانچنے والے عملے نے روکے بھی رکھا تھا۔ اسی طرح ہماری انٹیلی جنس رپورٹ پر لیگز میں بعض ٹیم مالکان کو ایونٹ سے دور تک کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پورا یقین ہے کہ ورلڈ کپ صاف تھا انہوں نے مزید کہا کہ پھر یہ رپورٹ ہوا کہ وہ مشکوک لوگ مستقبل میں بھی پلیئرز کو ٹی 20 لیگزکو ہدف بنائیں گے۔ حال ہی میں یو اے میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں بھی ٹیمیں نگاہوں میں تھیں اور کچھ پلیئرز معطل بھی کیے گئے انہوں نے بتایا کہ 3 ٹیموں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ بعض پلیئرز معطل اور بعض زیر تشویش ہیں ، کپتان اور فرنچائززکے مالکان آسان ہدف ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ کئی تحقیقات فرنچائز کرکٹ سے متعلق ہیں۔ جن میں اکثر کا تعلق ٹاپ لیول سے کچھ نیچے درجے کی فرنچائزز ہیں، خاص طور پر ٹیموں کو وہ مالکان جو عام کرکٹ اسٹرکچر سے تعلق نہیں رکھتے۔ |
https://jang.com.pk/news/720515 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی ماہرینِ صحت نے اسپتالوں ، تشخیصی ، حیاتیاتی اور کیمیائی لیباٹریز میں کام کرنے والے ریسرچرز اور طبی عملے کی اتفاقی یا کام کے دوران حادثات و خطرات سے تحفظ و سلامتی کے اقدامات پر زور دیا ہے۔گذشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اینیمل لیباٹری کے زیرِ اہتمام "بائیو سیفٹی اینڈ سیکیورٹی اِ ن ہیلتھ کئیر انسٹی ٹیوشنز"کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کا انعقاد امریکا کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا تھا، وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ، اس موقع پر ان کے علاوہ ڈائو یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد، ورجینیا کے سر بائیو سیفٹی کے سرٹیفائیڈ ٹرینرپروفیسرڈاکٹر میسی موبیری ٹینو،انٹرنیشنل سینٹرفار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ، ڈائریکٹر این ٹی آر ایل اور شیوربائیو ڈائیگناسٹک انجینئر شیخ ثاقب رفیق ،ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر اینیمل لیباٹری ڈاکٹر طلعت رومی بھی موجود تھیں، مقررین نے ورکشاپ میں حیاتیاتی تحفظ و سلامتی کی اہمیت اجاگرکیا، خصوصاََ قدرتی طور پر پھوٹنے والی وبائی بیماریوں جیسے ذکا، ابیولا، سارز کی صورت میں اقدامات پر روشنی ڈالی، ورکشاپ کا آغاز ورجیناکامن ویلتھ کے پروفیسر ڈاکٹر میسی موبیری ٹینو کی معلوماتی گفتگو سے ہوا۔ |
https://jang.com.pk/news/720514 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کو اُن کے علمِ کیمیاء کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں چینی صدر ژی جنپنگ نے جمعہ (7جنوری) کو چین کا سب سے ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘ گریٹ پیوپلز ہال بیجنگ میں دیا۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسرعطا الرحمن پہلے مسلم سائنسدان ہیں جن کو ”چائنا انٹرنیشنل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ“ برائے سال2020ء اُن کے علمِ کیمیاء کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی ایوارڈ اس سے قبل ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زوہریز آئی ایلفیرو جیسے معروف نوبل انعام یافتہ سائنیسی اکابرین کو بھی دیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ چین اور ملائیشیاء میں پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کے نام سے متعدد تحقیقی ادارے قائم کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ آج کل پروفیسر عطا الرحمن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کوچیئر مین کے عہدوں پر فائز میں جبکہ ماضی میں چیئر مین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مناصب پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں انکی 1250 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیاء، این ایم آر اسپیکٹرواسکوپی اور نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوعات پر امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 341کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 775 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں، 45 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی82 طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیِرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں تمغہئ امتیاز، ستارہئ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720531 | No title found | اسلام آباد (ایجنسیاں)اداکارہ نادیہ جمیل نے حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے لیے وقت نکالنے کی استدعا کر دی۔ نادیہ جمیل نے ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی سے درخواست کی ہے کہ وہ یتیم بچوں کے لیے ایک دن نکالیں اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلیں کیونکہ وہ بچے ان کے بہت بڑے فین ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار حمزہ علی عباسی کو بلایا ہے لیکن وہ نہیں آئے اور اب وہ ان سے خصوصی طور پر درخواست کرتی ہیں کہ وہ ان بچوں کے لیے وقت نکالیں، نادیہ جمیل کا ڈرامہ ایک نجی چینل پر آن ایئر ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720530 | No title found | اسلام آباد (ایجنسیاں)بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ بھی پاکستانی انٹرنیٹ سٹار احمد شاہ کے مداح ہیں۔ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر احمد شاہ کوان کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا پسندیدہ بچہ قرار دیا، یاد رہے کہ احمد شاہ کو اس سے پہلے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور کامیڈین بھارتی سنگھ بھی سراہا چکی ہیں، احمد شاہ کی وڈیو ”پیچھے تو دیکھو“ انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہوئی۔ |
https://jang.com.pk/news/720529 | No title found | ممبئی(ایجنسیاں) بو لی وڈ ادا کارہ دیپکا پادوکون کی فلم’ چھپاک‘ کی حمایت میں کانگریس نے پوسٹر لگائے ،جبکہ سماج وادی پارٹی نے اسے دیکھنے کے لئے ایک ملٹی پلیکس کے ایک شو کو مکمل طور پر بک کروا لیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے منگل سات جنوری کی شام کو طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا، جہاں نقاب پوش غنڈوں کے حملے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے تھے۔ انھوں نے حملے میں زخمی ہونے والی طلبہ یونین کی صدر اویشی گھوش سے ملاقات کی تھی۔جس کے بعدبی جے پی کو اداکارہ کے دورے کے دوران آگ لگ گئی ہے، دہلی میں بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ اور بی جے پی کی قومی ترجمان نور پور شرما نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ |
https://jang.com.pk/news/720528 | No title found | ممبئی(ایجنسیاں) اردو کی ممتاز فکشن نگار اور مترجم ذکیہ مشہدی کو2020 کا صوفی جمیل اختر میموریل ایوارڈ سے نواز دیا جا ئے گا ۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق انہیں یہ نعام 13جنوری کو ممبئی کے انجمن اسلام کے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایوارڈ کمیٹی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ بارہ برس سے صوفی جمیل اختر میموریل ایوارڈ ہر برس اردو زبان و ادب سے متعلق خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو دنیا کی کسی ایک شخصیت کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ 2007میں پہلا صوفی جمیل اختر میموریل ایوارڈ اردو کے اہم صحافی احمد سعید ملیح آبادی کو پیش کیا گیا تھا۔ ان کے بعد جن شخصیات کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان میں شمس الرحمن فاروقی، مجتبیٰ حسین، انیس رفیع، ملک زادہ منظور احمد، علقمہ شبلی، وسیم الحق، عزیز برنی، خواجہ محمد اکرام الدین، خلیل طوقار(ترکی) اور یوسف عامر (وائس وائس چانسلر۔الااظہر یونیورسٹی، قاہرہ، مصر) کے نام اہمیت کے حامل ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720527 | No title found | مادام تساؤ میوزیم، ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیئےلندن (ایجنسیاں)برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم سے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے گئے۔شاہی جوڑے کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم میں شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ موجود تھے جہاں سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے مجسمے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم ماضی کی طرح وہ اب شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ کے ساتھ موجود نہیں اور انہیں شاہی خاندان کے سیٹ کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔مادام تساؤ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ روز شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720526 | No title found | کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کے مداحوں نے گزشتہ روز ان کی74ویں سالگرہ منا ئی۔اخلاق احمد 10 جنوری 1946 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور بچپن ہی سے گائیکی اور موسیقی ان کی توجہ کا مرکز رہی۔ابتداء میں اپنے شوق کی خاطر انہوں نے اسٹیج پر گلوکاری شروع کر دی۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد 1973 میں اخلاق احمد کو کراچی میں بننے والی دو فلموں ”پا زیب“ اور ”بادل اور بجلی“ میں گائیکی کا موقع مل گیا۔ اس عرصے میں پاکستانی انڈسٹری احمد رشدی کی آواز کے سحر میں مبتلا تھی اور کسی بھی نئے گلوکار کیلئے اپنی جگہ بنانا انتہائی مشکل تصور کیا جاتا تھا مگر اخلاق احمد کی آواز نے تمام سحر توڑ کر اپنا علیحدہ مقام حاصل کیا اور 1974 میں فلم چاہت کے سپر ہٹ گانے ’’ ساون آئے،، ساون جائے ‘‘نے ان کی پہچان بنائی۔ اپنے فلمی کیرئیر میں انہوں نے 86 فلموں میں 177 گانے گائے جبکہ ایک پنجابی فلم کے لیے بھی گانا گایا۔ اخلاق احمد کی وفات 4 اگست 1999 کو بلڈ کینسر کے مرض سے ہوئی مگر آج بھی ان کی آواز لوگوں کے دل اور ذہنوں میں زندہ ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720525 | No title found | اسلام آباد (ایجنسیاں) ایرانی ہدایت کار کسری تیرسحر امریکا میں ہونے والے شارٹ فلم میلے میں جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فلم سازکسری تیر سحر امریکا کے مختصر فلم میلے ہولی وڈ فلم ویک فیسٹیول میں جج کے فرائض سر انجام دیں گے، فیسٹیول یکم اپریل کو امریکا میں ہوگا۔ |
https://jang.com.pk/news/720524 | No title found | اسلام آباد (ایجنسیاں)یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کو ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کا سامناہے۔ شاہ ویر جعفری نے حال ہی میں حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد شاہ ویر جعفری کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے پرستار ان کو حریم شاہ سے کوئی تعلق نہ رکھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720523 | No title found | سونم کپور کا بیگ ایک بار پھر برطانوی ایئر لائن نے گم کردیاممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کا بیگ ایک بار پھر برطانوی ایئر لائن نے گم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ایئر لائن کی غفلت پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اِس بار میں نے تیسری مرتبہ برطانوی ائیر لائن میں سفر کیا ہے اور یہ ایئر لائن دوسری بار میرا بیگ کھو چکی ہے۔ سونم کپور نے لکھا کہ ایک ہی غلطی دو بار ہونے کے بعد میں نے سبق حاصل کرلیا ہے کہ میں اب کبھی برطانوی ایئر لائن میں سفر نہیں کروں گی۔ سونم کپور کے اِس ٹوئٹ پر برطانوی ایئر لائن نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ سونم، آپ کے سامان میں تاخیر کے حوالے سے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں، کیا آپ کو ہوائی اڈے کی جانب سے ٹریکنگ کوڈ فراہم کیا گیا ہے؟ برطانوی ائیر لائن کے اِس سوالیہ ٹوئٹ پر سونم کپور نے جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ جی ہاں یہ سب کچھ ہوچکا ہے لیکن یہ ایک بہت بڑی تکلیف ہے جو میں نے دوسری مرتبہ اٹھائی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ آپ لوگوں کو اِس مسئلے کوختم کرنے لیے قدم بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سب آپ کی ائیر لائن انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ سونم کپور کے اِس ٹوئٹ پر برطانوی ایئر لائن نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہم صرف آپ سے مخلصانہ طور پر معافی مانگ سکتے ہیں، سونم ہم آپ کو یقین دِلارہے ہیں کہ ہم سے جتنا جلدی ممکن ہوسکے گا ہم آپ کو آپ کا سامان دِلوا دیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720522 | No title found | کراچی (ایجنسیاں) معروف اداکارہ ارمینہ رانا نے بھی اپنی ذہنی کیفیات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا شکار بھی ہوچکی ہیں۔جبکہ انہوں نے مداحوں کو اس کیفیات سے نکلنے کے مشورے بھی دیے۔ ارمینہ نے مزید کہا کہ میں کافی روز سے اس بات پر غور کررہی تھی کہ یہ پوسٹ کروں یا نہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے اس سفر کی چھوٹی سی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کروں، تو اس دہائی میں مجھے بھوک کی کمی، انزائٹی اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے اپنی دو تصاویر اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ ʼیہاں میرا وزن صرف 39 کلو تھا کیوں کہ میری خوراک بہت کم تھی، میں بہت بیمار تھی، میں یہ کہانی اس لیے شیئر کررہی ہوں کیوں کہ میں مظلوم نہیں جیتنے والی ہوں، میں نے ان تمام مسائل پر قابو پایا اور گزشتہ کچھ سال میں یہی میری سب سے بڑی کامیاب رہی۔ ارمینہ کے مطابق اب میں اپنے آپ سے خوش ہوں، میں وہ کھاتی ہوں جو صحت کے لیے ٹھیک ہو، یہ پوسٹ کرنے کی میری واحد وجہ یہ تھی کہ میں آپ کو بتا سکوں کہ چاہے کچھ بھی ہو آپ خوبصورت ہیں پھر چاہے آپ کا وزن کتنا بھی ہو، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ پر تنقید کرے، اس دنیا میں اگر کوئی بات سب سے ضروری ہے تو وہ یہ کہ آپ صحت مند ہوں، ہر وہ شخص جو ان خطرناک مسائل سے دوچار ہے، میں اپنا پیار ان کو دیتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ بھی ان مسائل سے خود کو نجات دلا سکیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720521 | No title found | ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کے نامور ہدایت کار وفلمساز انوراگ کشپ نے نظم پڑھ کرمودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ بھارت کی اندرونی صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہے اوربھارت سخت احتجاجی تحاریک کی لپیٹ میں ہے۔ مودی سرکارکی جانب سے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں نافذ کیے گئے شہریت کے متنازع قانون اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا پر آرایس ایس کے غنڈوں کے حملے کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ بولی وڈ کی مشہورشخصیات بھی مودی سرکارکے ان نفرت انگیزاقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ مودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں ہرطرف ریلیاں، مظاہرے اور احتجاج ہی احتجاج نظرآرہا ہے۔ نئی دہلی کی جواہرلعل یونیورسٹی میں انتہاپسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے حملے کو4 روز گزرنے کے باوجود کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا اور تشدد کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں۔ فلمساز انوراگ کشپ نے بھی نظم پڑھ کر مودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ادھر بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا نے متنازع قانون کی منسوخی کے لیے ممبئی سے دہلی تک 3 ہزار کلومیٹر طویل مارچ کا آغاز کردیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720520 | No title found | رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گیلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر رابی نے اپنی خطاطی کی ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب اللّٰه کے راستے پر چلتے ہیں تو اللّٰه خود راستہ دکھاتا ہے۔‘ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا بھی استعمال کیا۔شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورۃ قدر اور سورۃ فاتحہ کی نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کی دو ماہ قبل نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور باقی کی زندگی اسلام کے لیے وقف کرنے کا بھی کہا تھا۔شوبز سے کنارہ کشی کے بعد سے ہی رابی اکثر قرآنی آیات اور تلاوت کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی نظر آرہی ہیں تاہم اب وہ اپنی کیلیگرافی کی نمائش کے لیے بھی تیار ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/721018 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے گائے اور بھیسنوں کے گوبر سے ٹرانسپورٹ بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا،ابتدائی طوریہ بسیں سب سے پہلے کراچی میں چلیں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے تقریبا ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ گوبر سے ہائی برڈ بسیں چلائے گا اب یہ پروجیکٹ تقریبا تیارہے۔جلد ہی کراچی میں تقریبا 200بسیں گوبرکے گیس ایندھن سے چلتی نظرآئیں گی۔انٹرنیشنل گرین فنڈ (IGCF) کی مدد سے حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے اگرکراچی میں یہ پروجیکٹ کامیاب رہا تو وہ اسے لاہور، ملتان، پشاوراور فیصل آباد جیسے شہروں کی سڑکوں پربھی لے جائے گا ان ہائی بریڈ بسوں سے زیرو فیصد آلودگی ہوگی۔گوبر سے بننے والے ایندھن سے 200ہائی بریڈ بسیں چلائی جائیں گی، اس کیلیے 25نئے بس اسٹیشن، Modern pedestrian crossing, سائڈ واک، سائیکل لین بنائے گئے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/721017 | No title found | کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی کی سیاسی حیثیت صفر ہوگئی ، عوامی حمایت کو ابدی نیند سلا دیا گیا، ن لیگ نے بڑا یو ٹرن لے لیا ، ان کا ورکر ذہنی کرب کا شکار ہے ، یوکرائن طیارہ گرانے پر ایران کا معافی مانگنا کافی نہیں، ایران نے نالائقی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔میزبان ابصاء کومل کے سوال کہ کیا فواد چوہدری کا یہ دعویٰ درست ہے کہ ن لیگ کے اندر لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں؟تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ خواجہ آصف اپنے بل بوتے پر کوئی فیصلہ نہ کر سکتے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر یہ فیصلہ نہیں ہو سکتا تھا۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں مسائل خود شریف ہیں 2000ء میں بھی پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اب بھی اپنے ذاتی مفاد کے لئے سمجھوتہ کیا ہے خواجہ آصف جیسے لو گ تو مہرے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی حیثیت صفر ہو گئی ہے۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ورکر ذہنی کرب کا شکار ہے انہوں نے عوامی حمایت کو ابدی نیند سلا دیا ہے۔بینظیر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے بڑا یو ٹرن لے لیا لیگی ورکرز میں مایوسی بہت زیادہ ہے۔دوسرے سوال یوکرائن طیارہ گرانے پر ایران نے معافی مانگ لی امریکا کی جانب سے ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد اس تمام صورتحال میں عالمی برادری کو کیا کردار ادا کرنا چاہئے؟بینظیر شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے پوری دنیا کو ایران پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔مظہر عباس نے کہا کہ ایران بری طرح پھنس گیا ہے معافی مانگنا کافی نہیں۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ایران نے نالائقی اور نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔محمل سرفرازنے کہا کہ ایران نے مجرمانہ غفلت کی ایئر اسپیس بند کر لیتے یا کوئی تیکنیکی بہانہ بناکر جہازوں کی پروازیں روک لیتے۔ |
https://jang.com.pk/news/721016 | No title found | پمز میں سوا سال کا بچہ خون نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگیاکراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 4روز قبل تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا سوا سالہ فیضان نامی بچہ خون ملنے میں تاخیر اور ہیمو گلوبن انتہائی کم ہونے کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔ اسلام آباد کے پمز میں 7جنوری کی صبح خیبر پختونخوا سے سوا سالہ بچے فیضان کو لایا گیا تھا، بچہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھا۔ بچے کی والدہ خون کی ایک بوتل کے لیے 3گھنٹوں تک بھٹکتی رہی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اور بچہ خون لگنے سے قبل ہی انتقال کرگیا۔ |
https://jang.com.pk/news/721015 | No title found | واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ سلیمانی ہمارے 4سفارتخانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ جب امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا تو ایران ہمارے 4 سفارتخانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ انکشاف کرسکتاہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے چار سفارتخانے ہی ہوتے، ہم بتائیں گے کہ یہ بغداد میں ہمارے سفارتخانے کو نشانہ بنانے جارہے تھے۔ |
https://jang.com.pk/news/721014 | No title found | سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے وکلا کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست سکھر ہائی کورٹ منتقل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ میں درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ منتقل کردی۔ |
https://jang.com.pk/news/721013 | No title found | اسلام آباد (جنگ رپورٹر) معروف وکیل ذوالفقار بھٹہ نے درخواست دائر کی کہ سانحہ ساہیوال کیس میں معاونت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے معروف وکیل ذوالفقار احمد بھٹہ نے سانحہ ساہیوال کیس میں عدالت کی معاونت کی اجازت نہ دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے پیچھے سازش کا عنصر موجود ہے جسکی تحقیق ضروری ہے اور وہ اسکے کچھ ثبوت عدالت کے سامنے لانا چاہتے ہیں، درخواست گزار ذوالفقار احمد بھٹہ نے ہفتہ کے روز دائراپیل میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب اور سانحہ ساہیوال کے مرکزی چھہ ملزمان کو فریق بنا تے ہوئے موقف اپنایاہے کہ کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد پولیس ملازمین کو بری کر دیا گیا ہےحالانکہ ان کیخلاف جامع ثبوت موجود تھے لیکن پراسکیوشن ٹیم ان کو سامنے نہیں لاسکی ہے،درخواست گزار نے کہا کہ میں نے یہ ثبوت ہائیکورٹ کے سامنے لانے اور کیس میں عدالت کی معاونت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی لیکن فاضل ہائیکورٹ نے میری معاونت سے متعلق دائر درخواست مختصر سماعت کے بعد خارج کر دی ہے، درخواست گزار نے کہا کہ ہائی کورٹ نے میری درخواست قانون سے ہٹ کر خارج کی ہے ،درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/721012 | No title found | لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سیاست اور جمہوریت یرغمال ہے ۔ پیسے اور طاقت کی بنیاد پر سیاست عوام کیلئے نہیں خواص کیلئے ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ایسی سیاست کی نفی کی ہے ۔ حکمرانوں کی معاشی ، تعلیمی ، داخلہ و خارجہ پالیسیاں ناکام ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتیں ناکامیوں کی ایک داستان ہیں ۔ جماعت اسلامی کو موقع ملے گا تو پاکستان ترقی کریگاجو لوگ خوشحال اسلامی پاکستان چاہتے ہیں وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ بلوچستان کی خواتین کو تعلیم وصحت کی معیاری سہولیات مہیا نہیں ، اس معاملے پر حکومت کا خاموش ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے قرآن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا عوام کو اب مسائل میں اضافہ کرنے والی موروثی جماعتوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے۔ |
https://jang.com.pk/news/721011 | No title found | رانا صاحب غصہ اپنی قیادت پر نکالیں، فردوس عاشقاسلام آباد(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہے کہ راناثنا اللہ کو حکومت پر برسنے کے بجائے اپنی قیادت پرغصہ نکالیں،لیگی قیادت نے ووٹرز کے ساتھ ہاتھ کردیا یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا،انکی قیادت نے پہلے بھی اس طرح کی سیاسی وارداتیں ڈالی ہیں،اسکی ذمہ دار حکومت نہیں ہے حکومت اپنے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے،قرآن کو اٹھانا بند کریں اس طرح قرآن اٹھا کر عدالتی نظام کو داغدار نہ کریں، رانا صاحب ضمانت کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہاں کیپٹل اسمارٹ سٹی رئیل سٹیٹ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیا۔جنگ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے محسن کے مطابق جنگ میڈیا گروپ اس رئیل سٹیٹ ایکسپو کا میڈیاپارٹنر تھا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاسی مداری ملکی ترقی کی رفتار کوروکنےکے لیے سیاسی ڈگڈگی بجارہےہیں اور ایک سیاسی مداری روز قرآن اٹھا کرڈگڈگی بجا کر اپنی بے گناہی کا اعلان کرتا ہے۔ مذہب کو سیاست کےلیے استعمال کرنے کی روش انہوں نے شروع کی ہے۔انہوں نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی آپ کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے آپ ایسے تاثر دے رہے ہیں جیسے آپ مقدمہ سے بری ہوگئے ہیں۔ ابھی گواہوں نے ثبوت دینے ہیں ،ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بے گناہ ہیں آپ کو غصہ اپنی قیادت پر نکالنا چاہیےیہ پہلی دفعہ نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی آپ کی قیادت نے ووٹرز کے ساتھ ہاتھ کیا ہے اس سے پہلے بھی آپ کی قیادت نے سیاسی واردات ڈالی ہے اس کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے حکومت تو اپنے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ہم نے ایک پاکستان کا نعرہ دیا ہے ہم قانون کے تابع ہیں آپ کی طرح قانون کو تابع نہیں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے نواز شریف (نام لیے بغیر) کی واپسی کے لیے درخواست کی ہے،قانونی پہلووں کا جائزہ لےکر عدالت کے سامنے رکھیں گے۔لگتا ہے لندن کی فضاوں میں ان کے پلیٹ لیٹس مستحکم ہوگئے ہیں شہباز شریف کو پاکستان آجا ناچاہیے یا وہ بھی ادھر ہی قیام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کو حکومت کے بجائے اپنی قیادت پربرسنا چاہیے۔ قبل ازیں انہوں نے کہاکہ یہ ایکسپو وزیراعظم کی سوچ کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے متعارف کرانا چاہتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر وترقی کےلیے کوشاں ہیں کیپیٹل سمارٹ سٹی منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ہائوسنگ کے شعبے میں دس سال میں 10 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے ،ہم بیرونی و ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بزنس میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں ،تاکہ سمندر پاربسنےوالے اپنے گھر میں محفوظ سرمایہ کاری کرسکیں۔اس موقع پر انہوں نے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔علاوہ ازیں ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ریلوے کی ترقی و بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ایک سال کے قلیل عرصہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا پایہ تکمیل تک پہنچنا وزیر ریلوے اور انکی ٹیم کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کراچی سے پشاور ایم ایل ون منصوبہ ، پندرہ مال بردار اور نئی مسافر ٹرینوں کا چلنا نئے پاکستان میں بدلتے ہوئے ریلوے کا مظہر ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/721010 | No title found | واشنگٹن( جنگ نیوز،این این آئی) امریکا نے پولیو کے حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لیے سفری انتباہ (لیول 2 ٹریول الرٹ)جاری کردیا،عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک کے سفرکرنیوالوں کوپولیو ویکسین کا لائف ٹائم اڈلٹ بوسٹر ڈوز دیا جائیگا ۔عالمی ادارہ صحت نے تمام صوبوں میں پولیو کیسز منظر عام پر آنے کے بعد3ماہ کیلئے سفری پابندیاں عائد کی ہیں، رپورٹس کے مطابق ٹریول الرٹ کے تحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نافذ پابندیوں کی مدت کے دوران بالغ افراد کے لیے پولیو کی لائف ٹائم بوسٹر ڈوز لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ۔ |
https://jang.com.pk/news/721009 | No title found | نئی دہلی(این این آئی، جنگ نیوز) بھارت کے وزارت داخلہ امور نے متنازع شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019پر عملدرآمد کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہریت (ترمیمی) ایکٹ کی شقوں کا اطلاق 10 جنوری سے شروع ہوچکا ہے، دوسری جانب بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع قانون کیخلاف احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے، دہلی یونیورسٹی سمیت کئی شہروں میں طلبہ کے بھی بڑے احتجاجی مظاہرے، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے حامیوں نے کئی علاقوں میں بھارتی پرچم اٹھا کر احتجاجی ریلیاں نکالیں، متنازع قانون کیخلاف کولکتہ شہر میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، کولکتہ میں ہونے والے مظاہرے میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی شرکت کی، کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب متنازع شہریت قانون کیخلاف طلبہ کی تحریک نے زور پکڑا لیا تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت اپنے لئے گڑھا کھود رہی ہے، سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ طلبہ نے متنازع قانون سے ہونے والے نقصان کو بھانپ لیا ہے اسی لئے وہ پولیس کے تشدد کے باوجود سڑکوں پر نکل رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کئی ریاستوں کو پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا گیا ہے، کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے احتجاجی طلبہ سے ملاقات کی ہے، مہاراشٹرا کے وزیر ریونیو بالاشاہب تھوراٹ نے کہا ہے کہ متنازع شہریت قانون کو ریاست میں نافذ نہیں کیا جائے گا، یاد رہے کہ متنازع قانون کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں کم از کم 25 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/721008 | No title found | کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) کوئٹہ اور کچلا ک میں آٹھ ماہ کے دوران تین مساجد میں بم دھماکوں اور خود کش حملے میں دو خطیب اور ایک پیش امام سمیت 22نمازی شہیدجبکہ 73زخمی ہو ئے، واقعات کچلاک، پشتون آباد اور چالو بائوڑی کی مساجد میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق 24مئی رمضان المبارک کو جمعہ کے خطبے کے دوران پشتون آباد میں رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے میں خطیب مولوی عطاءالرحمٰن سمیت3نمازی شہیدجبکہ مولوی عبدالرحمٰن، چاربچوں سمیت28نمازی زخمی ہوئے تھے،واقعہ کے تین ماہ بعد 16اگست کو کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں الحاج محمد عالم محمد حسنی خیر المدارس مسجد میں بھی جمعہ کے خطبے کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں مدرسے کے خطیب حافظ احمد اللہ سمیت چار نمازی شہید جبکہ 23زخمی ہو ئے تھے ٹھیک آٹھ ماہ بعد 10جنوری2020کوسیٹلائٹ ٹائون میں مغرب کی نماز کے دوران خود کش حملے میں پیش امام، ڈی ایس پی سمیت15نماز ی شہید ہوئے۔ |
https://jang.com.pk/news/721007 | No title found | برسلز (جنگ نیوز) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور لیبیا میں پرتشدد کارروائیوں کے اضافے سے پیدا والی کشیدگی میں فوری کمی لانے کے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطہ مزید جنگ و جدل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اس کے ساتھ انہوں نے ایران کے نیوکلیئر معاہدے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔برسلز میں ہونے والے ہنگامی مذاکرات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئےکہی۔ |
https://jang.com.pk/news/721006 | No title found | ریاض (شاہدنعیم) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ جاپانی وزیر اعظم دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے کے سلسلے میں خطے کا دورہ کررہے ہیں جس کا آغاز سعودی عرب سے کیا جارہا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جاپان ٹائمز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے علاقے میں سیلف ڈیفنس فورس (ایس ڈی ایف)کے اہلکاروں کو بھیجنے کے جاپانی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/721005 | No title found | لاہور(این این آئی) صحت کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزانے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں کی جانب سے ملک میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے اورپاکستان کیخلاف پولیو سے متعلق نئی سفری پابندیاں عائد کی جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے پولیو سے متاثرہ ملکوں کیلئے سب سے پہلے مئی 2014میں سفارشات مرتب کی تھیں جن کاوقتاً فوقتاً جائزہ لیاجارہاہے۔ |
https://jang.com.pk/news/721004 | No title found | اسلام کوٹ (رپورٹ عبدالغنی بجیر)خلیجی ممالک سے شکار کھیلنے کے لئے آئے ہوئے مہمانوں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افرادجعفر کھوسو اور امان الله وکیو زخمی ہو گئے۔جن کو اسلام کوٹ ہسپتال لایا گیا۔ جہاں سے ایک زخمی جعفر کھوسو کو حیدرآباد منتقل کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور ولیداد کو تحویل میں لے لیا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/721003 | No title found | کراچی ( محمد ناصر) موج، مستی اور مزاح کے مصالحوں سے سجے ڈرامہ سیریل ”شاہ رخ کی سالیاں“ کی آخری قسط اتوار 12جنوری کی شب 8بجے نشر کی جائے گی۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے پروڈکشن ہاؤس ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ “ کے اس سیریل نے ایک بار پھر شائقین کے دِل جیت لئے ہیں۔ ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے نشر ہوتے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کی اور ہر گزرتی قسط عوام میں دلچسپی پیدا کرتی گئی اور اِس ڈرامے نے بھی بھر پور مقبولیت حاصل کی۔ مزہ دوبالا کردینے والے اس ڈرامے کی کہانی کے مصنف ڈاکٹر یونس بٹ ہیں جبکہ سیریل کی ہدایات مظہر معین نے دی ہیں۔ ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں پاکستان کے نامور اداکار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن احسن خان اور معروف اداکارہ رمشا خان شامل تھیں جنہوں اس سیریل کو چار چاند لگائے۔ قہقہوں سے سجی رومانٹک کامیڈی پر بنائی گئی سیریل کا مقصد شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنا تھا جس میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پروڈیوسرز ز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کامیاب رہے۔ |
https://jang.com.pk/news/721002 | No title found | ایڈن (این این آئی)آسٹریلیا میں طاقتور ہوا کے جھکڑوں نے گریٹر لندن جتنے رقبے پر پھیلی 2شدید آگ کو اکٹھا کر کے ہولناک آتشزدگی میں تبدیل کردیا۔دوسری جانب ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کر کے حکومت سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا، نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ کے مقامی فائر سروس کمشنر شین فٹسمنز نے کہا کہ صورتحال مشکل ہے، کچھ دنوں کے سکون کے بعد یہ گرم اور خشک ہوا ہے جو دوبارہ بڑا چیلنج بن رہی ہے۔واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز اور پڑوسی علاقے وکٹوریہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/721001 | No title found | لاہور (نمائندہ جنگ )ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے بھاری اکثریت سے جی اے خان طارق صدر منتخب ہو گئے ۔چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود لاہور بار کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جنکے مطابق صدر کی نشست کیلئے جی اے خان طارق نے 3 ہزار 55 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل حامد خان گروپ کے امیدوار رانا انتظار حسین 2ہزار 75ووٹ لیکر ناکام ہو گئے۔ میاں اسرار گروپ کے صدارتی امیدوار میاں جہانگیر صرف825ووٹ حاصل کر سکے۔ سیکرٹری جنرل کی نشست پر ریحان احمد خاں 3ہزار 406ووٹ اور سلطان حسن 3ہزار 253 ووٹوں سے لاہور بار کے سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل احمد سعد خان 2ہزار 823اور سیدہ عظمی گیلانی 314 ووٹ حاصل کرسکے۔ رانا محمد نعیم 2ہزار 754ووٹ لیکر سینئر نائب صدر اور کرم نظام راں 2 ہزار 273 ووٹ لیکر اورنائب صدر منتخب ہوگئے۔ |
https://jang.com.pk/news/721000 | No title found | سندھ کے سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق جمیل بدر لاپتاکراچی (ایجنسیاں /اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق جمیل بدر میندھرو لاپتا ہوگئے۔ انکی اہلیہ نے پولیس کو گھر آنے سے روکدیا۔جبکہ وزیراعلیٰ نے آئی جی کو فوری مغوی کی بازیابی کی ہدایت کی ہے۔رات گئے ڈی آئی جی نے دعویٰ کیا کہ بدر جمیل گھر واپس آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ جمیل بدر میندھرو مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ انکی اہلیہ نے کے مطابق وزیراعلیٰ کو کہا ہے بدر جمیل کو تلاش کرکے لائیں۔ اہلیہ بدر جمیل نے بتایا کہ میں نے پولیس کو گھر پر آنے سے منع کر دیا ہے۔ جمیل بدر صبح ساڑھے 10بجے دفتر گئے تھے، دفتر کے بعد انہوں نے کہا کہ میں ڈیفنس جا رہا ہوں، لیکن پھر گھر نہیں لوٹے۔ وہ کل سے غائب ہیں۔ فون پر بھی رابطہ نہیں ہوپا رہا۔ اہلیہ جمیل بدر میندھرو کو پولیس افسران نے فون کئے لیکن انہوں نے پولیس کو گھر کا پتہ تک فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی موقف ہے کہ جمیل بدر میندھرو ڈیفنس کی جانب آئے ہی نہیں، فون کی آخری لوکیشن ڈسٹرکٹ سنٹرل کی جانب آئی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720999 | No title found | نیو کراچی، جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اد کردی گئیکراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں گاڑی میں آتشزدگی کے سبب جھلسنے والے مزید تین کمسن بچوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اد کردی گئی ،پولیس نے واقعے میں جھلسنےوالے رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو سی میں سرجانی کے قریب جمعے کی شب ہائی روف میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے مزید3افراد زخموں کی تاب نہہ لاتے ہوئے چل بسے ،حادثے کے وقت ہائی روف میں سرجانی سے ایک ہی خاندان کے لوگ گلشن اقبال شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اچانک اس میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی اور اس دوران ہائی روف میں موجود 6 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 5 شدید جھلس کر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے تین زخمی ہفتے کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کی شناخت8سالہ ارسلان ولد دیدار،7سالہ معاویہ ولد شہادت اور12سالہ حفصہ دختر ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ راشد ولد دیدار ، 9سالہ طفیل ولد زمیر علی ،3 سالہ صفیان ولد زمیر علی، 63سالہ مجیب الرحمان، 35 سالہ مہرونساءزوجہ ناصر ،50سالہ نیلوفر زوجہ مجیب الرحمان بھی شامل ہیں متوفین سرجانی ٹاون تیسر ٹاون اسکیم 33 کے رہائشی تھے اور حادثے میں جانبحق ہونے والے 6 افراد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر تیسر ٹاون میں ادا کردی گئی ہے کی نماز جنازہ علی المرتضیٰؓ چوک سیکٹر 51۔A تیسر ٹاؤن میں ادا کر دی گئی ہے۔سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت علاقہ مکینوں نےنمازجنازہ میں بڑی تعداد میںشرکت کی جبکہ خاتون کا جنازہ نیو کراچی اور ایک شخص کا نماز جنازہ گلشن اقبال ضیا کالونی میں ادا کیا گیا۔پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرہ گا ڑی کا معائنہ کیا ابتدائی تحقیقات کےمطابق آگ شارٹ سرکٹ سےلگی، بی ڈی ایس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ ہائی روف کاکاربوریٹراورڈیش بورڈکےتمام تارجل چکےہیں،شارٹ سرکٹ کےبعدپیٹرول کی وجہ سےگاڑی میں آگ پھیلی،ہائی روف میں نصب سی این جی سیلنڈر محفوظ ہے،ہوسکتاہے گاڑی میں پیٹرول کی بوتل موجود ہو، سی این جی بندہونےکی وجہ سےگاڑیوں اور رکشہ میںبوتلوں میں پیٹرول رکھتے ہیں۔ پولیس نے مذید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور الیاس نے بھی پولیس کو بیان قلمبند کرادیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ میں بھی آگ جھلس کر زخمی ہواتھازخمی حالت میں ایمبولینس ڈرائیور نے مجھے نیو کراچی سرکاری اسپتال منتقل کردیا تھااور وہ ساری رات اسپتال میں رہا ہے اورچلتی گاڑی میں آگ لگی تاہم آگ لگنے کی وجوہات اسکومعلوم نہیں ہےان مذید بتایا کہ دور سے ایسا لگ رہا تھا کہ گاڑی میں ایک شخص سگریٹ نوشی کررہا تھا اور گاڑی میں آگ بیچ سے لگی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے ابھی تک مقدمے کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم اس معاملے کی جانچ جاری ہے اور جب بھی ورثا مقدمے کے لیےآئیں گے تو مقدمہ درج کیا جائیگا ۔ |
https://jang.com.pk/news/720998 | No title found | ایران کے اعتراف سے تشویش میں کمی کی امید ہے، شاہ محموداسلام آباد (اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ایران کی طرف سے مسافر طیارے کے حادثاتی واقعے کا جو اعتراف سامنے آیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس سے تشویش میں کمی آئے گی،ٹرمپ کا بیان امید کی کرن‘ایران امریکاکشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران،سعودی عرب اور امریکا روانہ ہو رہا ہوں۔ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ یہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہم کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں میری ایرانی قیادت سے ملاقات ہو گی۔اس کے بعد سعودی عرب (ریاض) جانے کا موقع بھی میسر آرہا ہے سعودی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہو گی۔بعد ازاں امریکا بھی جاؤں گا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران‘امریکا کشیدگی میں کمی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان سے ایک امید کی کرن دکھائی دی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720997 | No title found | لاہور (نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بیانیہ بدل کر اپنا سفینہ ڈبو دیا،حکومت نے عوام کو قبر تک پہنچا دیا،بس تدفین باقی ہے،حکومت نہیں چل سکتی، وہ پنجاب سے نئی تحریک کاآغاز کرینگے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت لاہورمیں تنظیمات مدارس کے ذمے داروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ ایکٹ پر اپوزیشن تقسیم ہوئی، وہ تنہا اپوزیشن میں ہیں اور اپنے بیانیے پر قائم ہیں، بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بیانیہ بدل کر اپنا سفینہ ڈبو دیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں سے جان چھڑانا قومی فریضہ بن چکا ہے، ملک میں اس وقت آمریت قائم ہے جسے بے نقاب کرنا ہوگا۔ |
https://jang.com.pk/news/720996 | No title found | ن لیگ ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے سے پیچھے نہیں ہٹی، رانا ثنالاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹی،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر نہیں بلکہ ترامیم کی منظوری کے طریق کار پر اعتراض ہے، مریم نواز نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا،وہ میاں نوازشریف کی صحت کی وجہ سے خاموش ہیں،صحت بہتر ہوتے ہی وہ سیاست میں دوبارہ متحرک ہونگی،موجودہ حکومت کی غربت کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں، چاہتے ہیں ان ہاوَس تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے، سکون قبر میں ملتا ہے تو کیا پوری قوم کو قبر میں لٹانا چاہیے، ملک کے مسائل کا واحد حل نئے الیکشن ہی ہیں۔وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری اوردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔رانا ثناءاللہ نے کہاکہ حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے، مخالفین کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کسی کی جاگیر نہیں، مہنگائی کی وجہ سے سب پریشان ہیں۔ن لیگ حکومتی انتقامی کارروائیوں کی پر زور مذمت کرتی ہے، ہم ووٹ کو عزت دو اور سویلین بالادستی کے نعروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرے خلاف جھوٹے مقدمہ بنایا گیا، الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ موجوہ حکومت کو کل 5ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔ متفقہ وزیرِ اعظم آئے جسکے بعد الیکٹورل ریفارمز لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپنے کیس کے حقائق کو سامنے رکھا، نواز شریف واپس آئیں گے اور اپنے بیانیے کو آگے بڑھائینگے۔ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع ہوئی جس پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حمایت کی، مولانا فضل الرحمٰن نے بھی مدتِ ملازمت معاملے کی حمایت کی۔ رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ اتفاقِ رائے سے نیا وزیرِ اعظم آنا چاہیے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے زیر صدارت پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں نوازشریف، شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے اور رانا ثناءاللہ کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سمیت5 قراردادیں متفقہ طور پر منظورکی گئیں۔ اجلاس میں پارٹی کی ڈویژن کے بعد ڈسڑکٹ کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پارٹی قائد میاں نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ،جنرل سیکرٹری اویس لغاری،عظمیٰ بخاری اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں منظور کردہ قراردادوں میں نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔دوسری قرارداد میں کہا کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔گزشتہ دو سالوں سے مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اور دیگرلیگی رہنماؤں کی احتساب کے نام پر تذلیل کی جارہی ہے۔میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔مریم نواز کبھی کسی سیاسی عہدے پر تعینات نہیں رہی لیکن اس کے باوجود ان کو دو مرتبہ جھوٹے کیسز میں جیل میں ڈالا گیا اور الیکشن لڑنے سے روکدیا گیا ۔حمزہ شہباز کےخلاف مسلسل جھوٹ کا سہارے لیتے ہوئے کیسز بنائے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی ،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال ،رانا ثنا ءاللہ خان،خواجہ سلمان رفیق،کامران مائیکل،حافظ نعمان، قیصر امین بٹ پر نیب کی جانب سے جھوٹے کیس بنانے کی شدید مذمت کی گئی ۔ تیسری قرارداد میں رانا ثناءاللہ پر اے این ایف کی جانب سے منشیات کا جھوٹا کیس بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔ |
https://jang.com.pk/news/720995 | No title found | مسمار کی جانے والی پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر شروعکراچی (آئی این پی ) کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر مسمار کی جانے والی پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر شروع کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی کی تعمیر کیلئے متعلقہ حکام سے اجازت لے لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا جسکے تحت صدر کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بڑی تعداد میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے اسے اصل حالت میں بحال کیا گیا جبکہ دیگر کئی علاقوں میں بھی تجاوزات سمیت فٹ پاتھوں پر بنی پولیس چوکیوں کو بھی مسمار کیا گیا۔ اب کراچی میں ایک بار پھر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی شروع کردی گئی ہے اور مسمار کی جانے والی پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر کی جارہی ہے۔ صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف مسمار کی جانے والی پولیس چوکی کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720994 | No title found | کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا، جبکہ گڈزٹرانسپورٹرز اور کسٹم ایجنٹس کی اپیل پر ہوئی ہڑتال اتوار کو ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی ذمے دار خود حکومت ہے، جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال یونہی جاری رہے گی۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ’’ایکسل لوڈ رجیم‘‘ کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے، مگر حکومت قانون پر عمل کے لیے تیار نہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون پر عملدرآمد سے کاروباری طبقے کا نقصان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو یہاںگورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر نج کاری امور محمد میاں سومرو، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود اور ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل حکومت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد اور مسائل حل کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت طلب کی، تاہم ٹرانسپورٹرز نے مزید مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے حکومتی وفد پر واضح کیا کہ وہ پہلے ہی 6 ماہ سے زائد وقت حکومت کو دے چکے ہیں، لیکن حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، لہٰذا اب مزید قت نہیں دیا جاسکتا، حکومت کو جو بھی اقدامات کرنے ہیں، وہ فوری طور پر کئے جائیں، اس کے بعد ہی ہڑتال ختم کی جاسکے گی، جس کے بعد حکومتی وفد کوئی یقین دہانی کرائے بغیر ہی واپس چلا گیا۔دریں اثناء کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم نے حکومت سے چارٹر آف ڈیمانڈ (منشور مطالبات) تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720993 | No title found | اسلام آباد( بلال عباسی ) پاکستان کے15 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ کے4اور بلوچستان سے دو اور پنجاب کے 9 مقامات سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے7 مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق،2مقامات سے پولیو کا ٹائپ ٹو پکڑا گیا،محکمہ انسداد پولیو پروگرام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 15 شہروں سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ کے 4اور بلوچستان کے 2مقامات سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق 13نمونوں میں ٹائپ ون اور دو میں ٹائپ ٹو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب کے7 مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ2مقامات سے پولیو کا ٹائپ ٹو پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ان شہروں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد میں قوت مدافعت مطلوبہ معیار سے کم ہے، جو کسی بھی وجہ سے پولیو قطروں سے محروم رہ گئے ہیں۔ پولیو قطروں سے محروم بچے نہ صرف اپنے لیے خطرہ ہیں بلکہ گٹر میں وائرس کے پھیلاؤ سے دوسرے بچوں کیلئے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720992 | No title found | لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کل 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کی وجہ سے وکلاء پیش نہیں ہوئے جس پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کے خلاف کیس کی سماعت بھی 20جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ حافظ محمد سعید و دیگر کے وکلاء نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی ہے اور اب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے حتمی بیان کیلئے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروایا جائے گا۔حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجد اور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720991 | No title found | پشاور(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش سے مبینہ تعلق رکھنے اور ناصر باغ روڈ پرعسکری 6میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور86سال قید کی سزاء سنادی جبکہ دیگر 3 روپوش کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرد یے استغاثہ کیمطابق ملزمان نجیب اللہ ساکن جمرود خیبر ضلع اور محمدسلیمان ساکن چارمنگ باجوڑ حال سیٹھی ٹاون پشاور نےناصر باغ روڈ عسکری 6میں دیگر تین ملزمان کمانڈر ابراہیم ، وحیم خان اور نقیب اللہ کیساتھ مل کر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا جس کو پولیس نے ناکام بنایا اور موقع پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ اور کارتوس برآمد کیا، دونوں ملزمان کیخلاف جرم ثابت ہونےپر عدالت نے دفعہ 5ای ایکس پی ایل میں 14،14سال ، 7(ایف ایف ) اے ٹی اے میں 14،14سال ، 15اے اے میں سات ، سات سال ، 148،149میں ایک ، ایک سال اور 7(آئی ) اے ٹی اے میں سات ،سات سال کی سزاء اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی ، جبکہ دونوں ملزمان کی جائیداد بحق سرکا ر ضبط کر نے کے احکامات جاری کردیئے ، مقدمے میں ملوث تین روپوش ملزمان کمانڈر ابراہیم ، وحیم خان اور نقیب دفعہ 512کے تحت مفرور قرار دیتے ہوئے اُنکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرد یے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720990 | No title found | کراچی (اسد ابن حسن) سندھ کے ڈائریکٹر آف فشریز (میرین) نے آبی حیات کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے لائسنس بنوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ایسے تمام لوگ جو صوبہ سندھ میں مچھلی سے متعلق کسی بھی قسم کا کاروبار کررہے ہیں ان کے لیے سندھ فشریز ایکٹ 2011ء اور فشریز رولز کے مطابق لائسنس لینا ضروری ہے۔ایسے تمام لوگ جو بغیر لائسنس کے کاروبار کریں گے تو اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ .مذکورہ محکمے نے اپنے مراسلے میں کہا ہے جن لوگوں کو لائسنس بنوانا ضروری ہوگا ان میں کشتی کے مالکان اور مچھیرے، مچھلی بیچنے والے بشمول ہول سیلر، ریٹیلر، دکاندار، ٹھیلے اور پھیری والے، فش پروسیسنگ پلانٹ اور فش میل فیکٹری، زندہ مچھلی، کیکڑے یا لابسٹر کا کام کرنے والے، جیلی فش کا کاروبار کرنے والے، مچھلی سکھانے والے، مچھلی ٹرانسپورٹر، کشتیوں پر اور فش مارکیٹ میں برف سپلائی کرنے والے، یا مچھلی سے متعلق کسی اور قسم کا کاروبار کرنے والے۔ |
https://jang.com.pk/news/720989 | No title found | اسلام آباد( خالد مصطفیٰ ،عاطف شیرازی) گیس قلت کے باوجود حکومت نے121نئی اسکیموں کی منظوری دیدی، تاہم وزارت پٹرولیم سر ٹیفکیٹ دینے سے انکاری،40 اسکیمیں پرویز خٹک ،42فہمیدہ مرزا کے حلقو ں کیلئےہیں ، بلوچستان کیلئے کوئی گیس منصوبہ نہیں،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کادرآمدی گیس خریدنے سے انکار ، پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 121 گیس اسکیموں کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ تا حال نہیں کیا ، سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کردیا، صوبائی حکومتوں نے قدرتی گیس کو نئی سکیموں کےلیے کافی قرارد ے دیا ہے ۔ بیورو کرٹیک حربوں اور ایل این جی مافیا کی لابنگ کے باعث حکومت کی 121 گیس سکیمیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 2دسمبر کو پائیدار ترقی کے اہداف(SAP) بارے سٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا تھا جس کی صدارت وزیر دفاع پرویز خٹک نے کی تھی۔ اس کمیٹی نے 121 گیس سکیموں کی منظوری دی تھی جس میں خیبر پختونخوا کے لئے 61، سندھ کے لئے 42، پنجاب کے لئے 17 اور وفاق کے لئے ایک سکیم رکھی گئی تھی۔ ان سکیموں کی مالیت چھ ارب پانچ کروڑ دس لاکھ ہے(6 .051 بلین) ہے جو مالی سال2019-2020کیلئے ہیں ، ملک میں گیس کی شدید قلت کےباوجود حکومت نے پی ٹی آئی کے ارکان کوان کے حلقوں کیلئے گیس سکیمیں دی ہیں ، پٹرولیم ڈویژن کے حکام میٹنگز میں تسلسل کے ساتھ حکومت کو یہ باور کراتے رہے کہ ملک میں گیس کی شدید قلت ہے اور ڈویژن کسی نئی سکیم کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، لیکن حکومت نے اس کی ایک نہ سنی اور ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق حیرت انگیز طور پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے صرف نوشہرہ کے لئے 40 سکیمیں منظور کرائیں جبکہ 19 سکیمیں مالاکنڈ اور مردان کے لیے منظور کی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے حکومت نے بدین کے لیے42سکیمیں فہمیدہ مرزا کی درخواست پر منظور کی ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت جو پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کے نام پر اقتدار میں آئی تھی اس نے بلوچستان کے لیے ایک بھی سکیم نہیں رکھی، یہ فیصلے 2دسمبر کو سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ اچیو منٹس SAPکے اجلاس میں ہوئے جس کی صدارت پرویز خٹک نے کی اجلاس میں شفقت محمود، غلام سرور خان ، علی محمد خان فہمیدہ مرزا،خسرو بختیار، عمر ایوب ، عامر محمود کیانی، امین الحق، آفتاب حسین صدیقی اور دیگر ممبران نے شرکت کی تھی۔ تا ہم اسد عمر نے ایک مہمان کے طور اجلاس میں شرکت کی، ان سکیموں پر عمل درآمد پٹرولیم ڈویژن کی سرٹی فیکشن سے مشروط ہے ، تا ہم پٹرولیم ڈویژن تاحال اس کا سرٹی فیکیٹ جاری کرنے سے انکاری ہے، اس کا کہنا ہے کہ نئی سکیموں کیلئے گیس دستیاب نہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کے پاس نئے گیس کنکشنزکیلئے اڑھائی لاکھ درخواستیں موجود ہیں ، ان کے لیے 150سے200ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے، تاہمSAPکے سربراہ ہ پٹرولیم ڈویژن پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر سر ٹیفکیٹ جاری کرے، ڈویژن اب تک مزاحمت کر رہا ہے ۔ حکام کے مطابق 2دسمبر کے اجلاس کے فالو اپ میں پرویز خٹک اس وقت بہت غصے میں آ گئے جب پٹرولیم ڈویژن نے اس فیصلے کی مخالفت کی ، انہوں نے دلیل دی کہ سندھ اور کے پی کے پاس اضافی گیس موجود ہے اس لیے حکومت ہر قیمت پر گیس سکیموں کو مکمل کرنا چاہتی ہے، تا ہم بلوچستان کے پاس بھی سرپلس گیس ہے لیکن اس کے لیے کسی سکیم کا اعلان نہیں کیا گیا ،مذکورہ اجلاس میں پرویز خٹک نے کہا کہ جن صوبوں میں گیس سرپلس ہے وہاں گیس ترقیاتی سکیموں کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں تاہم ، پنجاب ایک ایسا صوبہ ہے جہاں گیس بہت کم ہے ،وہاں گیس ترقیاتی اسکیم کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔ لیکن پنجاب کا نمائندہ اٹھ کھڑا ہوا اور پرویزخٹک کے اس مشاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب زائد گندم پیدا کرتا ہے تو اس کو اجازت نہیں کہ وہ گندم برآمد کرے ، اس کوکہا جا تا ہے پہلے ان صوبوں کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے جہاں گندم کم ہے،انہوں نے کہا وفاق کو چلانے کا یہ طریقہ نہیں ۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ʼہاں ، انہوں نے پٹرولیم ڈویژن کے عہدیداروں سے پوچھا کہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میںگیس فاضل ہے لہذا پیٹرولیم ڈویژن سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ ابھی تک 121 اسکیموں کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، یہ سب قانون کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقیاتی سکیموں کے ذریعے گیس فراہم کی جائے گی۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کے انتخابی حلقوں میں سیاسی قوت بڑھا نے کیلئے ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ حکومتیں عوام کو سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کرتی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ملک کو گیس کی کمی کا سامنا ہے تو پھر پی ٹی آئی حکومت گیس کی121 نئی اسکیمیں کیوں شروع کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں فاضل گیس ہے ۔ پرویزخٹک نے ’’ دی نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 121 نئی گیس ڈویلپمنٹ سکیموں کے بارے میں خبروں کو چھاپنا اور انھیں اجاگر نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کابینہ کی کمیٹی نے گیس ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی تھی، اب انہوں نے ایس اے پی کے بارے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہونے کے بعد اسکیموں کی منظوری کا عمل جار ی رکھا ہے پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان ایوب چودھری ، ایڈیشنل سکریٹری (پی) سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈویژن ایس اے پی کے بارے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی فالو اپ میٹنگ کا انتظار کر رہا ہے، اس کے بعد وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) عمر ایوب کو منٹس کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور پھر پیٹرولیم ڈویژن اسی کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ تاہم انہوں نے اس سے اتفاق کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو گیس کی بڑی قلت کا سامنا ہے اور مزید کنکشن کے لئے گیس نہیں ۔ 2 دسمبر ، 2019 کو ہونےو الے ایس اے پی اجلاس کے چند منٹس ’’دی نیوز ‘‘کو دستیاب ہیں ،ان کے مطابق صرف نوشہرہ کے لئے پرویز خٹک40 گیس ترقیاتی اسکیمیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہاں یہ ذکر ضروری ہے کہ نوشہرہ پرویز خٹک کا انتخابی حلقہ ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے ملاکنڈ کے لئے 19 اور مردان کے لئے 2 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی جن کا مقصد ان علاقوں میں پی ٹی آئی کی سیاسی بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔ سندھ میں ، تحریک انصاف نے اپنے اتحادی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو خوش کرنے کے لئے صرف بدین میں 42 گیس ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی، بدین کے علاوہ سندھ کے کسی بھی حصے کے لئے گیس سکیم منظور نہیں کی گئی ۔ پنجاب کے لئے اسٹیئرنگ کمیٹی نے 17 اسکیموں کی منظوری دی جن میں بہاولپور کے لئے 3 ، چکوال کے لئے 2 ، فیصل آباد کے لئے 5 ، گجرات کیلئے دو ، ملتان کیلئے 1 ، رحیم یار خان کیلئے 2 ، راولپنڈی اور سرگودھا اوراسلام آباد کیلئے ایک ایک سکیم شامل ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ سندھ گیس کی پیدوار کے حوالے سے سرپلس ہے اس لیے وہ درآمدی گیس نہیں خریدیں گے سندھ حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 158 سے کسی بھی صورت دستبرار نہیں ہونگے جس صوبے سے گیس نکلے پہلا حق اس کا ہے سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے درآمدی گیس نہیں خریدیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ کو 900 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے، سندھ کو 1500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے، سندھ حکومت اپنے صوبے کے لوگوں کے حقوق پر نظر رکھتی ہے۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی کہا ہے کہ سوئی پورے ملک کو گیس دے رہا ہے بلوچستان کبھی درآمدی گیس نہیں خریدے گا اس حوالے سے بلوچستان کے سینٹرز نے ایوان بالا میں دھرنا بھی دیا سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی گیس سے صنعتیں چلتی ہیں اور بلوچستان کے لیے گیس نہیں ،آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، بلوچستان سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق بلوچستان کا ہے ، دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بھی کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گیس میں سرپلس ہے درآمدی گیس کی ضرورت نہیں ۔ |
https://jang.com.pk/news/720988 | No title found | عمان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے، ہیثم بن طارق نئے سلطان مقررمسقط( نمائندگان جنگ،،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، عمان میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،یثم بن طارق نئے سلطان مقرر ہوگئے ہیں، قابوس نے 50سال حکمرانی کی، غیر جانبدار انہ پالیسی کی وجہ سے مشہور تھے ،عمان کو جدید اور ترقی یافتہ بنایا،سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا، 50 برس تک ملک پر حکمرانی کی،قابوس کے انتقال کے بعد انکے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان مقرر کیا گیا ہے،صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،صدر مسلم لیگ ن واپوزیشن لیڈر شہباز شریف،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق ودیگر رہنمائوں نے عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمان کےسلطان قابوس کی عمان پر حکمرانی مشرق وسطیٰ میں کسی بھی حکمران کیلئے حکمرانی کا سب سے بڑا دورانیہ ہے،سلطان قابوس اپنے جانشین کا چنا ئوکرنے کیلئے عہدے داروں کا نام پہلے ہی تجویز کر چکے ہیں،سلطان قابوس کی اولاد نہیں تھی ، وہ ایک ہردلعزیز رہنماتھے، ان کی سربراہی میں عمان نے ترقی کی منازل طے کیں، سلطان قابوس عمان کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشرق وسطی میں بالخصوص اورپوری دنیا میں بالعموم مشہور تھے، وہ فارس کے خطے میں ایک ممتاز ثالث تھے جنہوں نے امریکہ اور ایران کے مابین خفیہ مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مذاکرات اور 2015 کا جوہری معاہدہ طے پایا تھا ،صدر عارف علوی نے تعزیتی ٹویٹ میں کہا کہ ایک سچے بھائی ہونے کے ناطے سے انہوں نے پاکستان اومان دوستی کو یقینی بنایا ، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیر اعظم نے کہا قابوس کی رحلت سےاومان نےاپناعزیز قائد کھویاتوپاکستان ایک بااعتمادقریبی دوست سےمحروم ہوگیا۔اللہ کریم ان پرابدی سکون نچھاور کریں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکہا کہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ،بلاول بھٹو زرداری نے سلطان قابوس کے انتقال پر سلطنت عمان کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی ءدرجات کیلئے دعا کی اور کہا سلطان قابوس کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا،شہباز شریف نے کہا کہ اومان اور اسکے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،راجہ ظفر الحق نے کہا کہ وہ ایک انتہائی انقلابی رہنما تھے ، اپنے ملک کو ہر قسم کی کشیدگی سے الگ رکھا، دعا ہے عمان اور پاکستان کے تعلقات مستقبل میں بھی مستحکم رہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720987 | No title found | آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، شجاعت حسیناسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے یہ امر افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، آرمی ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ملکی مفادات کو اہمیت دینے کی خواہشات کا مظہر ہے، انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ آرمی ایکٹ کے پاس ہونے پر عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس کیا ہے حقیقت اسکے برعکس ہے، یہ پوری گورنمنٹ اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیر غور آنیوالی ہر تجویز میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں اور اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں،آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑیگا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے، مجھے امید ہے کہ قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ |
https://jang.com.pk/news/720986 | No title found | کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امورپیرزادہ صاحبزادہ ڈاکٹرنور الحق قادری نےکہا ہے کہ 70 سال بعد کسی شخص نے پاکستان میں ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا،وزیراعظم کا احساس پروگرام،نوجوانوں کا روزگار پروگرام اور صحت کارڈ میں ریاست مدینہ کی جھلک نظر آرہی ہے،صدارتی نظام ریاست مدینہ کے قریب تر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد اس اسلامی فلاحی ریاست کا نام ہے جو کہ حضور نبی کریم ﷺ نے مدینہ شریف میں ہجرت کے بعد قائم کی تھی عمران خان نے مجھے لگتا ہے کہ کافی مطالعہ کیا ہے مجھے یہ نہیں پتہ کہ ان کے مطالعہ کے ماخذ کیا ہیں کچھ اسلامی مورخین اورمحققین کو بھی انہوں نے پڑھا ہے اور مغربی اسکالرز جنہوں نے مشرق پر لکھا ہے ان کو بھی پڑھا ہے تو ان کے ہاں ریاست مدینہ پر کوئی کنفیوژن نہیں وہ اس پر بالکل واضح ہیں ۔ریاست مدینہ قرآن و سنت پر استوار ہے خلافت راشدہ کے نظام کی بنیاد بھی قرآن و سنت ہے اور اگر آپ اس کو شریعت کا نظام کہہ دیں تواس کی بنیاد بھی قرآن و سنت ہے ریاست مدینہ کے لفظ میں جو ٹھنڈک، سکون اور طمانیت ہے شاید کسی دوسرے نام میں نہیں محسوس ہوتی۔مجھے جب تک ایسے قرائن شواہد نہیں ملتے کے ریاست مدینہ کی بات ہورہی ہے اور بات کچھ اور کی جارہی ہے تو اس وقت تک میں اس خوبصورت نعرے کے ساتھ رہوں گا،70 سال بعد کسی شخص نے پاکستان کے نظام میں ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا ہے۔عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ انتخابات کے بعد زور و شور سے لگایا ہے اور انتخابات سے قبل نہ لگانے کی وجہ یہ تھی کے وہ اس کو سیاسی نعرے کے طور پر نہیں لگانا چاہتے تھے، میں علماو مشائخ کو یہ کہتا ہوں کہ آپ ریاست مدینہ کے قیام کے لئے آئیں بیٹھیں ملیں اور سمجھائیں اور ریاست مدینہ کا جو ڈھانچہ ہے تصور ہے جو خدوخال ہے جو تفصیلات ہیں اس میں رہنمائی کریں۔سال نو کی رات کو وزیراعظم نیا سال منانے کے بجائے پھٹی ہوئی 20 سالہ پرانی جیکٹ پہن کے پناہ گاہوں میں چلا جاتا ہے اور ہسپتال کا دورہ کرتا ہے غریبوں اور عام لوگوں کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا کھاتا ہے یہ بھی تو مواخات کا تصور ہے، وزیراعظم کا احساس پروگرام، نوجوانوں کا روزگار پروگرام،صحت کارڈان میں مجھے ریاست مدینہ کی جھلک نظر آرہی ہے مدینہ کی ریاست کے جتنے تقاضے ہیں ان کی طرف چلیں گے نظام زکوٰة اور صلوٰة پر کام جاری ہے بہت جلد ہم اس طرف آئیں گے کیبنٹ میٹنگ کے دوران عمران خان نماز ظہر کی ادائیگی کے لئے اٹھے تو ان کے ہمراہ دیگر وزرا بھی اٹھے اور نماز کی ادائیگی فرمائی اور اگر عمران خان نماز کا وقفہ نہ کرتے تو باقی افراد کے لئے بھی نماز کا موقع نہ میسر آتالیکن یہ ماحول عمران خان نے دیا اور لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ اگر میں وزیراعظم ہوکر بھی نماز کا وقفہ کرسکتا ہوں نماز کی میرے لئے اتنی اہمیت ہے تو آپ کے لئے بھی ہونی چاہئے۔عمران خان اگر قابل احتساب ہوتا تو سو مرتبہ ان کا احتساب ہوچکا ہوتااور وہ اپنا احتساب اقتدار میں آنے سے قبل دے چکے ہیں پارٹی فنڈ کے حوالے سے جماعت ہر سطح پر جواب داخل کرچکی ہے ۔اپنی غلطیوں سے سیکھنا اور وقت کے مطابق فیصلے کرنااس کو آپ کوئی بھی نام دیں یوٹرن کا یا اپنا قبلہ درست کرنے کا نام دیں اگر آپ کو یہ نظرآئے کہ صراط مستقیم میرے پیچھے کہیں رہ گیا ہے تو واپس مڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے مڑا جاسکتا ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں جس سمت جارہا ہوں وہ درست نہیں ہے اور درست سمت کی کوئی نشاندہی کرگیا یا خود ادراک ہوگیا کہ کسی اور طرف جانا ہے اور یو ٹرن لے لیا تو اس میں کیا حرج ہے۔اگر قوم کو حقائق بتانا ہوں کسی شخص کی وجہ سے قوم کا مستقبل تباہ ہورہا ہوان کی نشاندہی کرنا بھی ضروری ہے اگر آپ کے پاس ثبوت موجود ہیں اور عدالتی نظام کمزور ہے اور عدالتی نظام ثابت نہیں کر پاتا اور اس دوران آپ چور ڈاکو کی نشاندہی کریں اگر کسی کی ایسی صفات ہیں جس سے لوگوں کو متنبہ کرناخبردار کرناضروری ہے پھر آپ بتا سکتے ہیں اگر برے القابات ہیں تو اس سے اجتناب برتا جاتا ہے میری خواہش ہوگی کے میری پارٹی کے لوگ موزوں الفاظ کا استعمال کریں ۔ میری ذاتی رائے کے مطابق صدارتی نظام ریاست مدینہ کے قریب تر ہے اس میں جو امارت کا تصور ہے امیرا لمومنین کایا امیر کا وہ تصور زیادہ اجاگر ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب قوانین کے بارے میں جو رائے دی ہے اس سلسلے میں وزارت سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا ہے اور نہ ایسے معاملات میں مشورہ لیا جاتاہے جو تفصیلات میں نے پڑھی ہیں اچھے مشورے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل میں جان ڈالنے کی کوشش کرنا چاہئے اور جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو تجاویز دے گااور پارلیمنٹ قوانین بنائے گااور اس پر عمل پیرا ہونا حکومت کا کام ہے ۔ سودی نظام سے خاتمے کے لئے موثر کوششوں کی ضرورت ہے جب تک آپ ملکی نظام کو بلا سود کی طرف نہیں لے جاتے تو معاشی برکات حاصل نہیں ہوسکیں گی۔ |
https://jang.com.pk/news/720985 | No title found | امارات میں شدید بارشیں، دنیا بھر کی پروازیں متاثردبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے دنیا بھر کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نا صرف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ ایئر ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ ہفتے کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹس نا صرف تاخیر کا شکار ہوئیں بلکہ کچھ فلائٹس منسوخ بھی کرنا پڑیں، پاکستان ، بھارت، یورپ اور شمالی امریکا کی پروازیں متاثر ہوئیں،پاکستان کے مختلف شہروں کی فلائٹس میں3 سے 6 گھنٹوں کی تاخیر دیکھی گئی۔پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئر بلیو پی اے۔614 دوپہر کے وقت دبئی ایئرپورٹ پہنچی مگر مسافرچار گھنٹے تک جہاز سے باہر نہیں آسکے کیوں کہ دبئی ایئرپورٹ پر جہاز پارک کرنے کی جگہ ہی نہیں تھی۔ پی آئی اے کی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے شمالی امارات اور یو اے ای کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر تبوک اوردیگر کئی شہروں میں برفباری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا اور شہری لطف اندوز ہوئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720984 | No title found | زگریب(اے ایف پی) گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست پر کروشیا کی صدر کولنڈا گربار کیٹواروک نے جعلی خبروں اور صنفی تعصب کے ساتھ ساتھ ہاپنے حامی ووٹرز کو تقسیم کرنے والے دائیں بازو کےحریفکو موردالزام ٹھہرایا۔سرکاری زگریب محل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کولنڈا گربار کیٹواروک نے کہا کہ کروشیا میں سیاسی طور پر متعصب میڈیا پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کروشیا میں ہمارے پاس نہ صرف پریس کی آزادی ہے بلکہ ہمارے میڈیا میں مکمل انتشار پایا جاتا ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ جرائم پیشہ تنظیمیں کچھ افراد کو رقم فراہم کررہی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا حوالہ نہیں دیا۔یاد رہے کہ بائیں بازو کے سابق وزیراعظم زوران میلا نووچ نے 5 جنوری کو ہونے والے انتکابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور کروشیا کا اقتدار سنبھالتی ہی وہ یورپی یونین کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہوگئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720983 | No title found | امریکی صدر نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام کا مطالبہ کردیاواشنگٹن (اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دے دیا۔امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران ویڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا اور انعام کسی اور کو دے دیا گیا، اس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے نوبیل انعام نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا، ایک ملک کو بچایا اور پھر سنا کہ ملک کو بچانے کے لیے امن اعزاز اس ملک کے سربراہ کو دیا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا ان کا اس سے کوئی تعلق بنتا تھا؟ بالکل، لیکن اسی طرح ہوتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اہم بات ہے کہ ہمیں علم ہو کہ اصل حقدار کون ہے؟ میں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، بلکہ کئی جنگوں سے بچایا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی جیوری نے نوبیل کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/720982 | No title found | کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی دو ہفتوں کی چھٹیاں جمعے کے روز ختم ہوگئیں۔ وہ ممکنہ طور پر پیر کے روز سے اپنا کام دوبارہ شروع کردیں گے، وہ پہلے ہی دن دیگر کاموں کساتھ ساتھ تاجروں سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کروائیں گے۔ شبر زیدی نے کراچی میں طبی معائنے اور خاندانی مصروفیات کے باعث چھٹیاں لے رکھی تھیں۔ وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں شامل شبر زیدی کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہیں درست نہیں ہیں۔ واضح رہے یہ خبر دیگر میڈیا گروپس نے بھی شائع اور نشر کی تھی ۔ |
https://jang.com.pk/news/720981 | No title found | اسلام آباد (طارق بٹ) اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے نیب قانون کی مخصوص دفعات کو غیراسلامی قرار دیئے جانے کے بعد یہ سوال گردش کر رہاہے کہ آیا اس کا اثر سابق وزیراعظم نوازشریف کو مفروضوں کی بنیاد پر دی جانے والی سزائوں پر پڑے گا۔ جس میں جرم ثابت کرنے کا بوجھ ان پر ڈال دیا گیا ہے۔قانونی ماہرین کی رائے میں حکومت اور پارلیمنٹ اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات کی پابند نہیں ہیں۔ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ کونسل صرف مشورہ دے سکتی ہے۔یہ حکومت، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی صوابدید ہے کہ وہ سفارشات کو لاگو کریں۔نوازشریف کو احتساب عدالتوں نے لندن اپارٹمنٹس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں سزائیں سنائی تھیں۔ تاہم دونوں ریفرنسز میں نوازشریف کو سزائیں ایک کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی رولنگ کے بعد جج ارشد ملک کے وڈیو اسکینڈل کی وجہ سے متنازع ہوگئیں۔لندن اپارٹمنٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی دو رُکنی بنچ نے نوازشریف، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ انہیں سزائیں بالآخر برقرار نہیں رہ سکتیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720980 | No title found | لندن (مرتضیٰ علی شاہ) ن لیگ کے تین سینئر رہنمائوں نے ایون فیلڈ میں لیے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف ایک ماہ قبل ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں آرمی ایکٹ کے حوالے سے لیے گئے حلف کی خلاف ورزی پر اپنی پارٹی کے کچھ رہنمائوں سے ناراض ہیں۔تین سینئر رہنمائوں نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ 8 دسمبر،2019 کو قرآن پاک پر حلف لیا گیا تھا۔شہباز شریف، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، ایاز صادق، احسن اقبال، پرویز رشید، امیر مقام، خرم دستگیر اور اسحاق ڈار اس ملاقات میں شریک تھے۔اس ملاقات کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یہاں جو کچھ ہوا ہے اس کا ذکر باہر نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اور لندن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم از کم دو پارلیمنٹیرین نے لندن سے پاکستان واپس آنے کے بعد حلف کی خلاف ورزی کی ، جب کہ ایک نے عوامی سطح پر حلف لینے کی تصدیق کی تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر متفقہ حمایت پر اتفاق ہوا تھا اور یہی ملاقات کا ایجنڈہ تھا۔ذرائع کے مطابق، نواز شریف نے حلف لینے کی تجویز نہیں دی تھی بلکہ اس تجویز پر وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تاہم دیگر ارکان اس پر بضد تھے۔ یہ سمجھا جارہا تھا پاکستان سے گئے ایک ذریعے نے نوازشریف کو طاقتور حلقوں کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ذرائع کے مطابق، نوازشریف پارٹی کے کچھ سینئر ارکان سے ناراض بھی ہیں جنہوں نے پارٹی قیادت پر تنقید کی تھی۔ |
https://jang.com.pk/news/720979 | No title found | کراچی(نیوزڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے نے عرب سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق نے امریکا کو ایرانی حملے سے پیشگی آگاہ کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے عراق میں الاسد ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں امریکی فوجی افسران نے انہیں بتایا کہ انہیں ایرانی میزائل حملے سے ڈھائی گھنٹے قبل ہی معلوم ہوگیا تھا کہ حملہ ہونے والا ہے اسی لیے زیادہ تر فوجی محفوظ مقام پر چلے گئے تھے۔امریکی فوجی افسر نے اسے معجزہ قرار دیا کہ حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا حالاں کہ میزائل ان کے بنکرز سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہی گرے تھے اور کچھ افسران اس وقت باہر تھے۔ایک عرب سفارتی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ عراق نے امریکا کو پیشگی طور پر حملے سے آگاہ کردیا تھا کہ کس فوجی بیس پر حملہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الاسد ایئر بیس عراق میں امریکا کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا فوجی بیس ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720978 | No title found | عمران خان کے نہ نہ کرتے بھی این آر او ہو گیا، اعتزاز احسنلاہور(نمائندہ جنگ، صباح نیوز ) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے نہ نہ کرتے بھی این آر او ہوگیا، ہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھے، نوازشریف نے پھرتی دکھائی، ن لیگ کے ووٹ بیچ کر باہر چلے گئے، میاں نواز شریف نے 3 ارب کی دولت پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے 80 پارلیمنٹرین فروخت کرکے این آر او لے لیا۔میاں نواز شریف پر پہلے دن ہی سے میں اعتماد نہیں کرتا، آرمی چیف کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ آئین کو معطل کرے، پاکستان کا ایران امریکا کشیدگی میں غیر جانبدار رہنا اچھا لیکن عمران خان کبھی بھی یوٹرن لے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’تھنک فیسٹ‘‘ کے سیشن میں اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور میں ’تھنک فیسٹ ‘ کے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اور امریکہ کی کشیدگی بارے نیوٹرل رہنا اچھا ہے تاہم عمران خان کسی بھی وقت یو ٹرن لے سکتے ہیں۔اگر انہیں سعودیہ سے فون آگیا تو کچھ بھی ہو سکتا ہے بھارت میں سیٹزن ایکٹ کے خلاف بہت بڑا بحران جنم لے چکا ہے۔ بھارتی مسلمانوں کی بھارت میں بسنے والے غیر مسلموں نے بھی حمایت کی ہے اور یہ بین الاقوامی میڈیا میں بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے کرفیو لگا کر نظام زندگی مفلوج کر رکھا ہے، تاہم اب بھار ت میں ہونیوالے احتجاج کے باعث کشمیر کا معاملہ بھی دوبارہ بین الاقوامی اہمیت حاصل کر گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے ملک میں کبھی سویلین بالادستی نہیں رہی ۔ یہاں ایک فوجی نے منتخب وزیر اعظم کو اس کے خاندان سمیت گرفتا ر کر لیتا ہے۔پھر خود ہی سب کو بیرون ملک بھجوا دیتا ہے اور اس کے راستے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے غداری کی تھی۔ ایک منتخب وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ آرمی چیف کو برطرف کر سکتا ہے جبکہ آرمی چیف کے پاس وزیر اعظم کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے۔ پرویز مشرف نے مارشل لاء لگا کر غلط کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف نے کوئی پیسہ واپس نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ وہ 1985ء سے نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتے، آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے میاں صاحب نے بہت زیادہ پھرتی دکھائی۔اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے 80 ووٹ جو ایم این ایز اور سینیٹرزپر مشتمل تھے ، وہ پیش کر دیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھے۔ |
https://jang.com.pk/news/720977 | No title found | اسلام آباد ( طاہر خلیل)چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے معاملے میں ایک سو بیس دن سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود متعلقہ ارکان کا سراغ نہ مل سکااستعفوں پر فیصلہ ہوا نہ ہی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں کی رپورٹ منظرعام پر آ سکیں۔سیاسی جماعتوں نے 14 ارکان کے معاملے پر چپ سا دھ لی اپوزیشن جماعتیں 14 ارکان کے نام سامنے نہ لا سکیں۔ اپوزیشن لیڈر سینٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔سینیٹر رانا مقبول کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی، راجہ ظفرالحق نے کہا کہ رانا مقبول کو رپورٹ بنانے کا نہیں بلکہ زبانی طور پر آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ کمیٹی بنانا چاہتی تھی،پیپلز پارٹی کے اعتراض کے بعد جماعتوں نے الگ الگ کمیٹیاں قائم کیں۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک میں 14 ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی تحریک کی ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی کے تمام ارکان نے استعفی بھی پارٹی قیادت کو جمع کرائے۔اپوزیشن جماعتوں نے ارکان کا سراغ لگانے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیز بھی بنائیں،کمیٹیوں نے ارکان کو بلاکر معاملے کی چھان بین بھی کی ،سابق صدر آصف زرداری سمیت اپوزیشن رہنمائوں نے ارکان کے نام منظرعام پر لانے کا اعلان بھی کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر نیئر حسین بخاری کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے۔کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ تیار کرلی ہے۔نیّر بخاری رپورٹ ،کمیٹی کے کنوینر یوسف رضا گیلانی کے پاس ہے، یوسف رضا گیلانی نے رپورٹ پارٹی قیادت کو جمع کرانی تھی۔ |
https://jang.com.pk/news/720976 | No title found | اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین تازہ رابطوں کے بعد خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 14 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے۔اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی کمیٹی چیف الیکشن کمشنر اور بلوچستان و سندھ سے کمیشن کے دو ممبرز کے ناموں پر غور کر ے گی، پارلیمانی کمیٹی کا یہ دسواں اجلاس ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریں گی ،ارکان کو شرکت کیلئے نوٹس جاری کردئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو 15 جنوری تک کی مہلت دے رکھی ہے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان، سید فخر امام، رانا ثناءاللّہ خان، مسز شازہ فاطمہ خواجہ، راجہ پرویز اشرف ، شاہدہ اختر علی ، سینیٹر نصیب اللّہ بازئی، سینیٹر مشاہد اللّہ خان، سینیٹر سکندر مہندھرو کو پارلیمنٹ سیکریٹریٹ نے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720975 | No title found | وزیراعظم 20 جنوری کو تاجروں سے اجلاس کے دوران مراعات کا اعلان کریں گے، شبرزیدیاسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے خاموشی توڑدی،ان کی خاموشی اور منظرعام پر نہ ہونے کی وجہ سےمیڈیا میں خبریں چلی تھیں جس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ٹوئٹس کیے ہیں کہ وزیر اعظم نے 20 جنوری کو پاکستان کے تمام تاجروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ،جس میں وزیر اعظم تاجر برادری کو دی جانے والی مراعات کا باضابطہ اعلان کریں گے اور تجارتی شعبے کے ذریعہ مکمل دستاویزات اور ٹیکس کے شراکت میں ٹریڈ باڈیز کی مدد لیں گے۔دریں اثنا چیئرمین ایف بی آر سے متعلق ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ کہ شبر زیدی کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔وہ 19 جنوری تک رخصت پر ہیں۔ اور اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں موجود ہیں، 20جنوری کو تاجر کنونشن میں شمولیت کریں گے۔ وزیر اعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720974 | No title found | ملتان ،کوئٹہ ( نمائندگان) بالائی علاقوں میں برفباری‘ملتان سمیت کئی شہروں میں بارش‘ دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا‘ کاروبار زندگی جام، گیس بحران بدستور جاری، گیس پریشر بھی کم چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور، چمن میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق ہوگئے،کراچی میں اتوار کو بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں دھند کے بعد ہلکی بوندا باندی نے موسم مزید سرد کر دیا، گذشتہ روز صبح کےوقت دھند نے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔دھند کے خاتمے کیساتھ ہی بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا، چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کی وجہ موسم مزید سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملتان کا موسم آج بھی ابرآلود رہے گا، میلسی اور مضافات کی فضا پرسارا دن بادل چھائے رہے، بونداباندی سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، یخ بستہ سردی سےشہری ٹھٹھرگئے اور کاروبار زندگی بھی شدید متاثر رہا۔درختوں کے پتے بھی زرد ہونا شروع ہو گئے،گڑھ مہاراجہ میں تین روز سے یخ بستہ سرد ہوائیں چلنے سےسردی کی شدت بڑھ گئی کوئلہ،لکڑی فروشوں اور آرا مشین والوں نے لکڑی کے ریٹ بھی بڑھا دیئے۔خشک لکڑی 700 سے 900 روپے فی من جبکہ کوئلہ 100 سے 120 روپے فی کلو فروخت کیاجارہا ہے،گاہکوں سے لڑائی بھی معمول بن چکی ہے، ڈیرہ نواب صاحب میں شدید سردی نے زندگی جام کردی، لوگ گھروں میں محصورہو کر بیٹھ گئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720973 | No title found | یوکرینی طیارہ غلطی سے مار گرایا، ایران کا اعترافتہران، کیو(اے ایف پی، نیٹ نیوز)ایران نے یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ یوکرین نے بھی ایران کی جانب سے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا، ادھر کینیڈا نے کہاہےکہ یوکرینی طیارے سے متعلق مکمل وضاحت آنی چاہیے۔دوسری جانب تہران میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے اس غلطی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے یوکرینی مسافر طیارے کے حوالےسے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مارگرانا انسانی غلطی تھی۔ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج نے غلطی سے یوکرین کے مسافر طیارےکو نشانہ بنایا، امریکا کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں فوج انتہائی الرٹ تھی اور طیارے کو پاسداران انقلاب کے حساس عسکری سینٹر کی طرف بڑھتے ہوئے ہدفِ مخالف سمجھ کر غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ایران نے طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سسٹم کو مزید جدید کیا جائے گا،ایران کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہےکہ جہاز پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے پر معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی میزائل فائر کیے جانے کو انسانی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ناقابل فراموش غلطی اور عظیم سانحے کے ذمہ داروں کو سامنے لانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں،ایرانی صدر نے اسے ایک تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئے رنج کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ایرانی فورسز کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔جواد ظریف نے طیارہ مار گرانے کی ایک وجہ امریکا کو بھی قرار دیا اور کہا کہ اس وقت امریکا کے پیدا کردہ بحران کی وجہ سے انسانی غلطی ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ نے اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعے پر معذرت کی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ادھر یوکرین کے صدر نے ایران کی جانب سے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ کینیڈا کےکریش انویسٹی گیٹرچندگھنٹوں میں تہران پہنچ رہےہیں،ایران میں گرائے گئے یوکرینی طیارے سے متعلق کئی سوالات ہیں،ایران یوکرینی طیارےکےخوفناک حادثےکی مکمل ذمے داری لے،یوکرینی طیارے سے متعلق مکمل وضاحت آنی چاہیے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720972 | No title found | حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بینچ اوربار کامقدس اتحاد ملک کے عوام کی خوشحالی وترقی اور انہیں شہری وسماجی سہولیات اور سوک انفراسٹرکچر کی حکومت کی طرف سے فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا تاکہ انکی اوران کے خاندانوں کی زندگیاں بہترہوسکیں۔بینچ اور بار کا مقدس اتحاد اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ‘ پاکستان کے آئین میںمسائل کے حل اور خوشحال زندگی کی فراہمی کامکمل طریقہ کار موجود ہے لیکن ریاستی مشینری کی عدم دلچسپی آئین کے مقاصد پورے کرنے میں رکاوٹ ہے۔عوام کو آئین کے تحت برابری کی سطح پر تعلیم‘ صحت کی سہولیات اور خوشحالی ملنی چاہیے لیکن ہم تشویش کے ساتھ اس بات کو نوٹ کررہے ہیں کہ آئین میں دیئے گئے حقوق لوگوں کو میسر نہیں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شب حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سالانہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم‘ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ‘ سپریم کورٹ کے ججز جسٹس مقبول باقر‘ جسٹس فیصل عرف ‘جسٹس سجاد علی شاہ‘ سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عرفان سادات خان‘ جسٹس عقیل عباسی‘جسٹس حسن اظہر رضوی‘ جسٹس محمدعلی مظہر‘ جسٹس شفیع صدیقی‘ جسٹس صلاح الدین پہنور‘ جسٹس عبدالمالک گدی‘ جسٹس نظر اکبرسیال‘ جسٹس محمد جنید غفار‘ جسٹس ظفراحمد راجپوت کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے دیگرججز‘ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد عبدالغنی سومرو‘ خصوصی عدالتوں اور ضلعی جوڈیشری کے ججز‘ ریٹائرڈ ججز‘ سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک بھر میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار پہلی بار ہے جس نے مجھے خطاب کے لئے آنے کی دعوت دیکر اعزاز دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وکیل انہوں نے حیدرآباد کی عدالتوں میں اور سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں کام کیا ہے جسکے دوران ان کی ڈسٹرکٹ کے ممبران سے بھی ملاقاتیں رہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں دل سے کہتا ہوں کہ یہ عظیم لوگ ہیں۔ حیدرآباد شہر سے مجھے محبت ہے‘ یہاں میں کار کے بجائے پیدل گھومتاتھا ‘ اس کی قدیم تاریخ عظمت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کا پیسہ ایک معزز پیشہ ہے انصاف کی فراہمی معاشرہ کا اہم ترین ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کےلئے کوششیں وکلا کا معاشرے پر احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے جس کے تحت انہیں حقیقی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی تاکہ عام آدمی کو عدالتوں سے انصاف مل سکے اسی طرح عدالتوں اورججز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اورفرض شناسی سے انجام دیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عائد فریضہ ہے جسے انہیں انجام دیناہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے بعد آئین ایک مقدس دستاویز ہے اسی آئین کے تحت عوام پارلیمنٹ اوراپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ صرف وکلا اور عدلیہ ہی کی نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس کا ہرطریقے سے تحفظ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک میکنزم فراہم کرتاہے‘ ملک چلانے اورشہریوں کی خوشحالی ورترقی کیسے ممکن بنائی جائے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اورترقی وخوشحالی کے لئے یکساں مواقع پیدا کرے تاکہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720971 | No title found | لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے توجہ ہٹا کر پی ٹی آئی حکومت کی معیشت اور گورننس کے شعبوں میں غیر معمولی ناکامی کو زیر بحث لایا جائے۔شہباز شریف گزشتہ روز نواز شریف کی عیادت کیلئے آئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کو الوداع کہنے کے بعد ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حامد کرزئی اور برطانیہ میں افغان سفیر سید جاوید نے نواز شریف اور شہباز شریف کے ہمراہ ایک گھنٹہ گزارا۔حامد کرزئی نے قبل ازیں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شر یف سے مل کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اچھے دوست نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سے مل کر بہت ہی زیادہ خوش ہوں، ان کی صحت اچھی ہے اور وہ بہت مہربان ہیں۔شہباز شریف نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ لندن میں پی ایم ایل این رہنمائوں نے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو ہدایت کی تھی کہ مقررہ ٹائم فریم میں ضروری قانون سازی کی جائے۔اس وقت کوئی شورو غوغا نہیں کیا گیا۔ ایسی مثالیں موجود ہیں، جہاں کسی قانون سازی کے بغیر توسیع دی گئی۔ پرویز مشرف اور دیگر آمروں نے خود کو توسیع دی جبکہ اس مرتبہ پارلیمنٹ نے توسیع دی ہے اور اس کیلئے ضروری قانون سازی کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ وقت ہے جب نان ایشوز کو پس پشت ڈال کر اصل امور پر بات کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے بدنیتی کے ذریعے جان بوجھ کر توسیع کے معاملہ کو مسئلہ بنایا۔ پاکستان کو غربت، بے روزگاری اور ہیلتھ کیئر کے اصل مسائل درپیش ہیں۔نواز شریف نے اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے چار ماہ میں تاریخی کام کیا۔ نواز شریف کو ان کی جانب سے کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں، معیثت کی بہتری اور بجلی بحران سے نمٹنے پر یاد رکھا جائے گا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تحت معیثت کے تمام شعبے تباہی سے دوچار ہیں اور کہیں بھی کوئی گورننس نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے 5 ملین مکانات اور 10 ملین ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے برعکس لاکھوں لوگوں کو مکانات اور روزگار سے محروم کر دیا اور حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس وقت ملک غیر ملکی قرضوں کے شکنجہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت پر صرف الزام عائد نہیں کر رہا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نے تمام سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پاکستان نے ایسا کبھی نہیں دیکھا جو پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ 18 ماہ میں دیکھ لیا۔پاکستان نے عمران خان جیسا سب سے بڑا یو ٹرن ماسٹر اور جھوٹا شخص کبھی نہیں دیکھا، جس نے پاکستان کی معیثت تباہ کر دی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720970 | No title found | لوگ کہتے ہیں برآمدات بڑھا کر کونسا تیر مار لیا، مشیر تجارتکراچی (اسٹاف رپورٹر،صباح نیوز ،ٹی وی رپورٹ)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، سرمایہ کاری اور صنعت و پیدوار عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ برآمدات بڑھا کر کون سا تیر مارلیا،پاکستانیوں میں عالمی وژن ہے نہ صبر،کاروباری طبقہ مہنگائی کررہا ہے،ہاتھ تھوڑا ہلکا رکھے، حکومت کو مہنگائی بے روزگاری اور دیگر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ،نئے بجٹ میں صنعتی پیداوار کی لاگت کم کرنے کے لئے واضح اعلان کیا جائے گا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہوا ہے تاہم پنجاب میں صنعتوں کو گیس ملنا شروع ہو گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ سندھ میں بھی ہوجائے گی،نئی صنعتی پالیسی فائنل کر لی ، پاکستانیوں کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ ہم میں صبر نہیں ہے اور ہمیں ہر چیز ابھی چاہئے۔موجودہ معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی کو سخت رکھا ہوا ہے، روپے کی قدر پر تاجروں میں بے چینی تھی مگر گزشتہ دو ماہ سے روپے کی قدر مستحکم ہے، حکومتی اقدامات کے باعث ایک ماہ میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا، ٹیکسٹائل سیکٹر کے ری فنڈز جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ایک مقامی ہوٹل میں ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا کہ جاری کھاتوں کا سرپلس ہو چکا، روپیہ کنٹرول ہو گیا ہے جبکہ معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں،حکومت نے صنعت کاروں کے لئے ریفنڈز کی صورتحال بہتر کر دی ہے اور ایکسپورٹ پر مبنی شرح نمو کی حکمت عملی بنا لی ہے۔رزاق دائود کا کہنا تھا کہ چاول کے ایکسپورٹرز نے سبسڈی کے بغیر بیرونی فروخت ڈھائی ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صنعتی شعبے کی نسبت زرعی شعبے کے مسائل زیادہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مشیر تجارت نے کہا کہ ہڑتال کے خاتمے کے لئے گڈز ٹرانسپورٹز سے بات چیت شروع کر رہے ہیں۔خوردنی تیل امپورٹ سے متعلق مشیر تجارت رزاق داود نے کہا کہ یہ امپورٹ ملکی وسائل پر بوجھ ہے، رواں سال ملک میں خوردنی تیل پیداوار بڑھی ہے لیکن بڑے پیمانے پر انحصار کے لیے فی ایکڑ پیداوار 25 من فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 ارب ڈالر خوردنی تیل کے امپورٹ کے خاتمے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔مشیر تجارت کے مطابق 3 سال میں بتدریج ملکی پیداوار بڑھائیں گے تاکہ خوردنی تیل امپورٹ کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بیرونی منڈیوں تک رسائی کر رہے ہیں، صنعتوں کے لیے گیس، بجلی کنکشن جیسے مسائل حل کیے جا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبہ کے مقابلہ میں زرعی شعبہ میں زیادہ چیلنجز ہیں۔چاول کی ایکسپورٹ 2.1ارب ڈالرز ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہوا ہے تاہم پنجاب میں صنعتوں کو گیس ملنا شروع ہو گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ سندھ میں بھی ہوجائے گی۔ ہمیں اشیاء کی پیدوارای لاگت کو کم کرنے پر زیادہ توجہ دینی ہے اور کاروبار کرنے میں سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے یقینی طور پر بہتری ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے سب سے بڑی چیز دوسرے ممالک کی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ہے۔ چین میں یکم جنوری سے پاکستانی مصنوعات کو بہت بڑی رسائی مل چکی ہے، انڈونیشیاء اور قطر نے بھی ہمیں رسائی دے دی ہے اور ابھی ہم کینڈا، جاپان اور کوریا جارہے ہیں۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ گیس کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی اور ہمارے پاس گیس ذخیرہ کرنے کے حوالے سے کوئی سہولت نہیں ہے اس وجہ سے گیس کی کمی کا مسئلہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ ہم میں صبر نہیں ہے اور ہمیں ہر چیز ابھی چاہیئے۔ یہ ایک طویل المدتی پالیسی ہے،آہستہ ، آہستہ پیداوار رقبہ بڑھتا ہے اور آہستہ ، آہستہ فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال بعد آئل سیڈز کی درآمد کم ہو جائے گی یہ نہیں ہو سکتا کہ درآمد بالکل ختم ہوجائے۔کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے نئی صنعتی پالیسی فائنل کر لی ہے اس پالیسی میں26 مختلف سیکٹرکے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرح کم کر دی جائے گی تاکہ ہماری صنعتی پیداواری لاگت کم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ٹیرف طے کرنے کا اختیار ایف بی آر سے لیکر وزارت تجارت وصنعت کو منتقل ہو چکے ہیں ،اب ٹیرف انڈسٹریل پالیسی کا حصہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں صنعتی پیداوار کی لاگت کم کرنے کے لئے واضح اعلان کیا جائے گا ،رزاق داود نے انکشاف کیا کہ گزشتہ مالی سال میں مس ڈیکلریشن اور انڈر انوائسنگ کے ذریعے 4ارب ڈالر کا ریونیو نقصان ہوا ،اسی طرح افغان ٹرائزٹ ٹریڈ سے معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کے ذریعے آنے والا سامان یا تو پاکستان کی حدود میں ہی کھل جاتا ہے یا پھر افغانستان جا کر واپس اسمگل ہو کر آجاتا ہے ،اب 2021میں یہ معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720969 | No title found | آر ایس ایس کے نظریات نے ایک ارب کی آبادی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، عمران خاناسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریات نے ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک پر قبضہ کرلیاہے، یہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے سلوک سے متعلق برطانوی اخبار کی خبر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس کے نظریات نے ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔راشٹریہ سیوک سنگھ کے نظریات نسلی بالادستی، مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف نفرت پرمبنی ہیں اور جب بھی آر ایس ایس کا بوتل میں قید جن باہر آیا تو قتل و غارت ہوا، یہ نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720968 | No title found | آئندہ جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا، پاک فوجراولپنڈی (مانیٹر نگ سیل) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے، بھارت کو آیندہ بھی 27 فروری سے زیادہ سخت جواب ملے گا،بھارت 27 فروری2019 کو ہمارے جواب کا مزہ چکھ چکا ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ ذہنیت،دنیا مظالم کا نوٹس لے، انڈین آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشارسےتوجہ ہٹانے اور بھارتی عوام کو خوش کرنیکی کوشش ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نےبھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ذہنیت،علاقائی امن کو خطرے سے باخبر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنے عوام کوخوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کابیان اندرونی خلفشارسےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے اور بھارتی ریاستی اداروں میں انتہا پسندی کے نظریےکا تازہ عکاس ہے، بھارتی آرمی چیف کاایل او سی پارفوجی کارروائی کےبیانات بیان بازی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720967 | No title found | نئی دہلی ( مانیٹرنگ سیل ) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانےنےدھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ حکم دے تو آزاد کشمیر لینے کیلئے فوجی کارروائی کرینگے،کنٹرول لائن پر بہت سرگرمیاں ہو رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر خفیہ الرٹس ملتے ہیں، شارٹ ٹرم خطرہ دراندازی ،طویل مدتی خطرہ روایتی جنگ ہے۔ہم اسی کیلئے تیاری کر رہے ہیں،آنے والے دنوں میں فوج کی توجہ تعداد کے بجائے کوالٹی پر ہو گی،شمالی اور مغربی سرحد پر بیک وقت لڑائی ہو ئی تو ایک ہدف بنیادی ،دوسرا ثانوی ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکے بارے میں پارلیمانی قرارداد ہے کہ 5اگست سے قبل والا پورا جموں اور کشمیر ہمارا حصہ ہے، یہ پارلیمانی قرارداد ہے اور اگر پارلیمان یہ چاہتا ہے کہ وہ علاقہ بھی کبھی ہمارا ہو اور اس قسم کا اگر کوئی حکم ہمیں ملتا ہے تو اس پر ضرور کارروائی کی جائے گی۔لائن آف کنٹرول پر بہت سرگرمی ہے، روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جینس الرٹس موصول ہوتی ہیں اور انہیں بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، اسی وجہ سے ہم بہت سی سرگرمیوں کو ناکام کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور اسے ہم بی اے ٹی ایکشن کہتے ہیں۔انہوں نے چین اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ فوج کے توازن کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی اور مغربی دونوں سرحدوں پر مساوی توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔دو محاذوں پر بیک وقت لڑائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں سے ایک بنیادی ہو گا جبکہ دوسرا ثانوی، جو بنیادی ہوگا وہاں زیادہ فوج تعینات کی جائے گی اور ہم چاہیں گے ثانوی محاذ پر بھی کوئی کمی نہ رہ جائے اور اسی لیے ہمارے پاس دو محاذی ٹاسک فورس ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720966 | No title found | ہوگئی ہے زندگی وقفِ ملالکب کوئی صدمہ، کوئی ماتم نہیںجنگ کی بربادیاں تو چھوڑیئےامن میں بھی قتل و غارت کم نہیں |
https://jang.com.pk/news/720965 | No title found | 16 دسمبر سے 26 دسمبر 2019ء تک 10دن ہم نے ملائیشیا کا مطالعاتی سفر کیا۔ اس دوران ہمارا کوالالمپور، پتراجایا، کیلاتن، کوالاکتیل، ملاکا، جترا، قدح، پاہانگ، پیننگ، لنکاوی سمیت ملائیشیا کی 14 ریاستوں میں سے 11 ریاستوں میں جانا ہوا۔ شہروں کے علاوہ دیہات میں بھی گئے کہ کسی بھی ملک اور قوم کی اصل تہذیب و ثقافت کا صحیح اندازہ گائوںجاکر ہی ہوتا ہے۔ اس دوران ملائیشیا میں بسنے والے ہر طبقے اور مختلف مکتب فکر سے ملاقاتیں رہیں۔ کالجوں، یونیورسٹیوں اور مدارس میں جاکر اہل علم و فضل سے متفرق موضوعات پر تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔ قارئین! ہم نے ملائیشیا سے کیا کچھ سیکھا اور آپ کیا سیکھ سکتے ہیں؟ اس پر گفتگو سے قبل آپ ملائیشیا کی تاریخ پر ایک نظر ڈالیں تاکہ اس کے پس منظر اور پیش منظر کو جان سکیں اور بات کی تہہ تک پہنچنے میں قدرے آسانی ہو۔ ملائیشیا جنوبی ایشیا کا ابھرتا ہوا ایک اسلامی ملک ہے۔ بہت پہلے وہ ’’ملایا‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پندرہویں صدی عیسوی میں یہ عالم اسلام کا ایک اچھا حصہ شمار ہوتا تھا۔ ایک صدی بعد یعنی سولہویں صدی عیسوی میں وہ مختلف استعمار کا شکار ہوا۔ پہلے اس پر پرتگیزیوں نے قبضہ کیا، پھر ڈچ قوم نے اسے آ دبوچا اور آخر میں برطانوی استعمار کے زیرتسلط آگیا۔ ملائشیا کے باشندے برطانوی استعمار سے آزادی کی کوشش کرتے رہے یہاں تک کہ 1957ء میں آزادی حاصل کرلی۔ گویا ملائیشیا پاکستان سے پورے 10سال چھوٹا ہے۔ ملائیشیا نے آزادی کے بعد ایک وفاقی پارلیمانی دستور بنایا، جس کی دفعہ 3 کی تحت یہ صراحت کی گئی کہ وفاق کا مذہب ’’دینِ اسلام‘‘ ہوگا، البتہ دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی پرامن طریقوں سے رہ سکیں گے۔ دستور میں یہ بھی لکھا گیا کہ وفاق میں شامل 14ریاستوں میں سے ہر ریاست کی نظریاتی اور دستوری سربراہی اس ریاست کا سلطان اور بادشاہ کرے گا۔‘‘ اب بھی طریقہ کار یہی رائج ہے کہ ہر ریاست کا بادشاہ جو موروثی ہوتا ہے، اپنے آپ میں سے کسی ایک شخص کو 5سال کیلئے وفاق کا سلطان منتخب کرتا ہے۔ یہ سلطان وفاق کا آئینی سربراہ ہوتا ہے، ان تمام بادشاہوں کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ وہ اپنے عہدے کا حلف قرآن پر اٹھاتے ہیں اور اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وہ دینِ اسلام کا تحفظ کریں گے اور ملک و قوم کےوفادار رہیں گے۔ ملائیشیا میںانتظامیہ کی سربراہی وزیراعظم کرتا ہے۔ اسکی پوری پارلیمنٹ ہوتی ہے۔ وزیراعظم کیلئے پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ 1957ء سے 1970ء تک ملائیشیا سیاسی اور معاشی لحاظ سے مستحکم نہ ہوسکا، لیکن اس کے بعد جب ملائیشیا تنکو عبدالرحمن کی قیادت میسر آئی تو ملک ترقی کرنے لگا۔ اس کے بعد ملائیشیا کو مہاتیر محمد کی صورت میں ایک نجات دہندہ مل گیا۔مہاتیر محمد نے چند دہائیوں میں ملائیشیا کو کہاں سے کہاں تک پہنچادیا۔ جب وہ ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تو اس وقت ملائیشیا کا شمار تیسری دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں ہوتا تھا لیکن ان کی انتھک جدوجہد کی بدولت صرف دو دہائیوں کے بعد ملائیشیا معیشت، سرمایہ کاری اور صنعت وحرفت میں یورپ اور امریکا کا مقابلہ کرنے لگا۔ دنیا بھر کے 54ممالک ایسے ہیں جن کا سارا سرکاری کام کمپیوٹر میں منتقل ہوچکا ہے۔ ان میں ملائیشیا کا دارالحکومت ’’پتراجایا‘‘ بھی شامل ہے۔ ملائشیا جیسے پسماندہ ملک کو اگر مہاتیر محمد جیسا دور اندیش حکمران نہ ملتا تو وہ کبھی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں نہ آتا۔ بڑی بات یہ ہے کہ معاشی اور مادّی ترقی کے ساتھ ساتھ ملائیشیا نے اپنے دین اور مذہب سے بھی رشتہ نہ صرف قائم رکھا ہوا ہے، بلکہ اسے مزید مضبوط کرنے کی فکر جاری ہے۔ ملائیشیا کی مساجد عبادت گاہیں بھی ہیں اور دانش گاہیں بھی۔ ملائیشیا کی مساجد کا نظام بہت ہی عمدہ،اورقابلِ تقلید ہے، مساجد کثیرالمقاصد کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ ہر مسجد کیساتھ خواتین کیلئے بھی جگہ بنائی جاتی ہے۔ سب کی تعلیم و تربیت کیلئے بھی یہ استعمال ہوتی ہیں۔ بڑی سے بڑی شخصیت حتیٰ کہ وزیراعظم کا نکاح بھی مسجد ہی میں ہوتا ہے۔ صبح سے لے کر شام تک مساجد ’’اسلامک اوراکنامک سینٹر‘‘ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ ہر وقت کوئی نہ کوئی پروگرام چل رہا ہوتا ہے۔ ملائیشیا میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت بالکل نہیں ہے۔ ہر مسجد میں بڑی لائبریری بھی ہوتی ہے، خواتین اور مردوں کیلئے ایک باوقار لباس بھی سلیقے کے ساتھ رکھا ہوا ہوتا ہے۔ مساجد کو سوشل ورک کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یوں رفاہی کام اور خدمت انسانیت کا ایک بڑا پلیٹ فارم یہ مساجد ٹھہری ہیں۔ ملائیشیا میں امیر اور غریب کے بچے ایک ساتھ ہی پڑھتے ہیں۔ ملائی قوم بہت ہی ایماندار، جفاکش، محنتی، عاجز اور ملنسار ہے۔ صبر و تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں لڑائی جھگڑے اور فسادات بالکل نہیں ہوتے۔ ملائیشیا بحیثیت مجموعی جس رخ پر جارہا ہے وہ بڑی حد تک امید افزا اور عالم اسلام کیلئے اطمینان کا موجب ہے۔ یہ ہم سے ایک عشرے بعد آزاد ہوا، لیکن اس کی ترقی کی رفتار قابلِ رشک ہے،ملائیشیا میں سیاسی استحکام ہے، فعال، دیانتدار اور مدبر قیادت ہے۔ قومی یکجہتی ہے، ہر شخص پر بس ایک ہی دھن سوار ہے کہ اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے ملکی ترقی میں رکاوٹ پڑے۔آئیے!ہم بھی نئے سال کاآغاز اس عہد سے کریں کہ ہم بھی اپنے ملک کے لیے ایسا ہی سوچیں گے۔(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998) |
https://jang.com.pk/news/720964 | No title found | ملکی سیاست عجیب دوراہے پر آن کھڑی ہوئی ہے۔ حکومت کو آئے ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن مجال ہے اس نے نان ایشوز پر عمل پیرا ہونے کے علاوہ کوئی لانگ ٹرم فلاحی کام کیا ہو۔ عوام کیلئے سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا سفر کوہِ ہمالیہ کی چوٹی کی جانب جاری ہے۔ اشیا خور و نوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں۔ عام آدمی کی کم از کم اجرت تو نہ بڑھ سکی البتہ مہنگائی میں دو سو سے ڈھائی سو فیصد اضافہ ہو گیا۔ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات اور ٹیسٹ ختم ہوگئے، معیاری تعلیم غریب کے بچوں کی پہنچ سے دور ہو چکی۔ چینی کی قیمت 45روپے سے 80روپے ہو گئی۔ آٹے کی فی بوری میں ایک سو روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ گھی کی قیمت میں 30سے 40روپے تک اضافہ ہوا، ٹماٹر، پیاز، لہسن اور ادرک کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا، ٹماٹر 300روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔ 8ہزار روپے میں فروخت ہونے والی اینٹ 12ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔ اور تو اور لنڈے کے کپڑوں کی قیمت میں بھی دگنا اضافہ ہو گیا۔ کفایت شعاری کا نعرہ صرف تقریروں تک ہی محدود رہا۔ وزرا اور مشیروں کے لئے نئی گاڑیوں پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے گئے۔دوسری جانب پنجاب میں 2019ء کے دوران جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔ پنجاب میں ہر منٹ میں 150وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ لاہور سرفہرست جبکہ راولپنڈی دوسرے، ملتان تیسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب میں روزانہ 150سے 200گاڑیاں، 500سے 600موٹر سائیکلیں اور 3ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے گئے۔ گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 17فیصد اضافہ ہوا۔ تیزاب گردی اور تشدد سمیت دیگر واقعات میں تین ہزار سے زائد خواتین نشانہ بنیں۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں 190خواتین قتل ہوئیں۔ دفاتر اور دیگر مقامات پر ہراساں کرنے کے 3405واقعات رپورٹ ہوئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں 17ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی ہوئی۔ پنجاب میں ستمبر 2019ء تک بچوں سے زیادتی کے کل 1024مقدمات رجسٹر ہوئے۔ صرف لاہور میں ستمبر 2018ء سے مارچ 2019ء تک بچوں سے زیادتی کے 152مقدمات رجسٹر ہوئے۔پنجاب نے افسروں کے تبادلوں کے منفرد ریکارڈ قائم کیے۔ پالیسی بنائی گئی تھی کہ ایک عہدے پر کم از کم ایک سال تک افسر تعینات رہے گا لیکن 16ماہ میں 266افسروں کے تبادلے کئے گئے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن 6بار، سیکرٹری صحت 3بار، سیکرٹری پراسیکیوشنز 2بار، سیکرٹری اسکولز 4بار تبدیل ہوئے۔ سیکرٹری سروسز 4بار جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز 3بار تبدیل ہوئے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایکسائز اور خوراک کے تین تین بار تبادلے ہوئے۔ کمشنر راولپنڈی، کمشنر ملتان، کمشنر گوجرانوالہ کے دو دو بار تبادلے ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال، سیالکوٹ، پاکپتن کے تین تین بار تبادلے ہوئے۔ کمشنر ڈی جی خان 4بار، ڈی جی پی ایچ اے 3بار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی بھی 2سے 3بار تبدیل ہوئے۔ ایک افسر کو تین بار یا پھر بعض افسروں کو 9بار تک تبدیل کیا جا چکا ہے۔ ہر حکومتی وزیر سابقہ حکومتوں کو ہدفِ تنقید بنانے میں مصروف ہے۔رانا ثناء اللہ کیس کی ضمانت نے عوام پر حکومتی زعما کی نااہلیت ثابت کر دی ہے۔ اس کے بعد خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور حمزہ شہباز شریف کی ضمانتیں بھی ہوا چاہتی ہیں جن میں حسب سابق کوئی کرپشن نہ سامنے آئے گی اور نہ ثابت ہوگی۔ حکومتی کمزور پالیسیوں نے حقیقی طور پر ایسا معاشی بحران پیدا کر دیا ہے جس کو سنبھالنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ آج کا سوال تو یہ ہے کہ جب بھی نئے انتخابات ہوں گے تو پی ٹی آئی حکومت کیا منہ لیکر عوام کے سامنے جائیگی۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بالخصوص اور شہریار آفریدی، مراد سعید، فیصل واوڈا سمیت سکائی لیب و ہمنوا بالعموم حکومتی صفوں کو چھوڑ کر پھر سے اڑ جائیں گے۔ موسم خزاں آئے گا تو بہت سے سیاستدان سیاست سے ہی توبہ کر جائیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720963 | No title found | پنجاب میں سیاسی طاقتوں کا آج کل یہ الزام ہے کہ بیورو کریسی ہمارے کام نہیں کر رہی۔ پنجاب سمیت پورے ملک کا سیاسی کلچر یہی ہے کہ ہر جائز و ناجائز کام ہونا چاہئے کیونکہ آخرکار ووٹر کو مطمئن بھی تو کرنا ہے۔ بیورو کریسی پچھلے 70سال سے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہے کیونکہ اس کو بھی کوئی سیاسی جھولا چاہئے ہوتا ہے۔ آج کل حکومتی اراکین میں بھی کچھ بلکہ بہت تھوڑی تعداد میں اسٹیٹس کو فورسز دوبارہ ایکٹو ہو گئی ہیں اور پنجاب کے حوالے سے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ بیورو کریسی کی چند پالیسیوں اور جائز و ناجائز کاموں میں عدم تعاون سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسا بظاہر نظر تو نہیں آ رہا کیونکہ نئے چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور ہر شہری جو سائل بن کر آتے ہیں، سے براہ راست رابطوں کے لئے روزانہ 2گھنٹے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں اور خود شکایات کا ازالہ کرکے چیف سیکرٹری آفس کو ہفتہ وار رپورٹس بھیجی جائیں۔ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے درمیان ایک پروفیشنل دیوار ہونی چاہئے، اس کے دو طریقے ہیں، ایک یہ کہ دونوں طرف رویوں میں تبدیلی لائی جائے اور دوسرا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور احتساب ہے تاکہ ایک دوسرے کے کاموں میں بے جا مداخلت بند کی جا سکے۔ چیف سیکرٹری کو بھی چاہئے کہ ڈویژن اور ضلعی سطحوں پر استعمال ہونے والے عوام کے پیسے کے شفاف استعمال کے لئے میکنزم بنائیں جس میں گڈ گورننس کے ذریعے احتساب ہو سکے۔ گڈ گورننس نظر آنی چاہئے جو سب سے بڑا چیلنج ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر قسم کے مفاد کو بالائے طاق رکھ کر سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا منتخب نمائندوں کے ساتھ اس سے زیادہ تعاون کیا ہوگا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبے میں رکی ہوئی اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے کر فنڈز بھی جاری کروا دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایک اَن دیکھے خوف کی وجہ سے کئی تعمیراتی کام رکھے ہوئے تھے اور پورا سسٹم جمود کا شکار تھا، جو اب ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ بیورو کریٹس منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کے حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کے لئے ناصرف مشترکہ دورے کر رہے ہیں بلکہ ایک ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ اگر کچھ منتخب نمائندے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ چیف سیکرٹری اور ان کی نئی ٹیم انہیں گھاس نہیں ڈال رہی تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری کو بخوبی علم ہے کہ انہوں نے عوامی نمائندوں کے ساتھ تعاون کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے وژن پر جوابدہ ہونا ہے۔ میجر (ر) اعظم سلیمان نے تمام منتخب نمائندوں کو کھلا پیغام دیا ہے کہ آئیں! عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لئے ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کریں۔ سول سرونٹس حکومت اور عوام کے ملازم جہاں کہیں غلط ہوں، وہاں اپنی تنقیدی رائے بھی ضرور دیں کیونکہ کسی بھی محب وطن پاکستانی خواہ وہ سیاستدان، بیورو کریٹ یا کسی بھی محکمے یا شعبے سے تعلق رکھتا ہو، کے لئے سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے۔نئے چیف سیکرٹری نے اپنے جونیئر افسران سے مشاورت اور ان کی مثبت تجاویز پر عملدرآمد میں کبھی کوئی عار نہیں سمجھی تو منتخب عوامی نمائندوں کے مشوروں کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔ پنجاب میں حکومتی ٹیم کو چاہیے کہ مثبت تنقید ضرور کریں لیکن عوامی فلاح و بہبود کے کاموں، گڈ گورننس، شفافیت اور احتساب کے عمل میں بیورو کریسی کا ساتھ دینے کے ساتھ ساتھ رہنمائی بھی کریں۔ حکومت کو علم ہے کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے لئے مل کر اقدامات کیے جائیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ سمیت تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کی گریڈنگ کروا دی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت اور دیگر بڑے شہروں میں پہلی مرتبہ میگا اسٹورز کو سرکاری نرخوں پر عام آدمی کے استعمال کی اشیائے ضرورت فروخت کرنے کا پابند کیا گیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ محکمہ مال میں کرپشن روکنے کے لئے صرف لاہور میں پٹواریوں سے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف جائیدادوں کے کئی عرصے سے رکے 8ہزار انتقال کروائے گئے جہاں پٹواری کروڑوں روپے بٹورنا چاہتے تھے۔ گوجرانوالہ میں 15دن کے اندر ایک لاکھ 60ہزار بینر اتروائے گئے اور کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ دوسرے اضلاع بھی انہیں پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ منتخب نمائندے بیورو کریسی کو کام کرنے دیں اور سب ادارے مل کر خوشحال پاکستان بنائیں۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کامیابی کا راز بھی بیورو کریسی کے ساتھ مل کر گڈ گورننس قائم کرنے میں ہی مضمر تھا۔(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998) |
https://jang.com.pk/news/720962 | No title found | ختم تو سیاسی ولی اللّٰہ اور اُس بے چاری ہی پر کروں گا مگر شروع احسن اقبال سے کروں یا رانا ثناء اللّٰہ سے؟ آغاز رضا ربانی سے ہو یا پھر خورشید شاہ سے؟ کیونکہ ؎ذکر ِ شب ِ فراق سے وحشت اسے بھی تھیمیری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھیبات فرد کی ہو یا بیانیے کی، بات بہرصورت جمہوریت سے شروع ہوتی ہے اور جمہوریت پر ختم ! اس میں کوئی شک نہیںکہ ہمارے کئی سابق اور موجودہ حکمرانوں، سیاست دانوں اور بیوروکریسی کا بدعنوانی سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیںکہ بعد از جنرل ضیاءالحق، بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کی دو دو بار کی حکومتوں کو بدعنوانی کے ناگ نے ڈسا۔ اور یہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار رہے جب جب بھی یہ برسرِ اقتدار رہے۔ ایک دوسرے کے خلاف انہوں نے کھل کر کیس بنائے جن سے فائدہ ماضی میں پرویز مشرف نے اٹھایا اور آج خان حکومت اٹھا رہی ہے۔ حکومتی پارٹیوں کی طرف ’’ہجرت‘‘ کی خاطر جانا یا قاف لیگ و پیٹریاٹ بنوانا مسلم لیگیوں اور جیالوں کا پرانا وتیرہ تھا، گر آج کوئی متوالے اور جیالے تحریک انصاف میں موجیں مار رہے ہیں تو کوئی زیادہ حیرت والی بات نہیں!آج کل عام آدمی اور تجزیہ کار بہت بول رہے ہیں، اور کچھ میری طرح کے بھی ہیں جو بہت چُپ ہیں۔ بولنے والوں نے دو نتائج نکالے ہیں۔ ایک یہ کہ تسلسل کے ساتھ بگڑتی بین الاقوامی صورت حال اور بالخصوص ہمارے دل کی قربتوں میں بستے ایران اور دماغ میں بسیرا کرنے والے امریکہ کے آسمانوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو آتش و آہن کی بارش کا باعث بن سکتے ہیں، علاوہ ازیں بھارت کا سیکولرازم کا بت پاش پاش ہو گیا، اور ہندوازم کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ یا رضا ربانی و خورشید شاہ بھلے ہی اپنے کردار اور دلائل یا قسموں اور ارادوں سے عہد حاضر کے حکومتی ہتھکنڈوں کو بےثمر اور بےاثر ثابت بھی کردیں، مگر وہ کمی یا بیماری تو دور نہیں کی جاسکتی کہ ماضی میں جماعتوں کو سیاسی قائدین انسٹیٹیوشنز نہیں بنا سکے ! بحث تو اس بیماری پر بہت ہوسکتی ہے کہ وجہ بیماری کیا اور کون رہے، مگر آج نہیں۔ آج فقط اتنا ہی کہ احسن اقبال جو الزامات سمجھنے اور نیب لگانے سے قاصر ہے جب وہ رہائی پائیں گے تو کیا سوچیں گےکہ وہ کسی کے ابا نہیں ہیں یا بیٹا نہیں؟ عالم یہ ہے کہ احسن اقبال پر کرپشن ثابت ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، مسئلہ یہ بھی کہ آمدن سے زیادہ اثاثے ان کے پاس نہیں، نارووال میں ایک گھر مکمل کرنے میں کئی برس لگا دئیے، اسلام آباد میں وہ کرایہ پر رہ رہے ہیں۔ پس ایک ہی کیس ممکن ہے کہ وہ نون لیگی ہیں یا پھر قانون کو سمجھانے و سلجھانے کیلئے کہہ دیا جائےکہ اختیارات سے تجاوز کیا گیا ہے۔ اوپر سے اب احسن اقبال کو بھی کون سمجھائے، وہ ٹھہرے پروفیسر، جب پوچھا گیا کہ آپ حالیہ ترمیم ’’شمیم‘‘ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو پروفیسر سے وکیل تک نے بھری عدالت میں ناں کر دی۔ اجی پروفیسر صاحب! کیوں جانا جے کھیڑیاں دے نال؟ ستر سال کی عمر اور طویل مشقتوں کے بعد رانجھن اب مجھیاں تو چرانے سے رہا، پارٹی اور اولاد ہی بچا سکتا ہے، نا؟ سو بچ جاؤ ! ورنہ اسمبلی بھی آفریدی وزیر کی قسموں کو مانے گی اور رانا ثناءاللہ کی قسموں کو پارلیمانی گناہ تصور کیا جائے گا۔ بہرحال رانا ثناءاللہ کا منشیات کیس کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ ایک جائز مطالبہ ہے جو احتساب کے حساب کتاب کیلئے موزوں رہے گا۔ اس احتساب سے رضا ربانی کا ایک محبت نامہ یاد آگیا جو انہوں نےدسمبر 2016 کے آخر میں بنام خواص و عوام لکھا تھا۔ خط کیا ایک تھیسس تھا وہ، گر نون لیگ نے ان وقتوں میں پڑھا ہوتا تو آج کی لمبی پڑھائیوں سے جان چھوٹی ہوتی۔ ربانی تجاویز کے مطابق 12 ممبران پر مشتمل ایک وفاقی کمیشن برائے احتساب ہو جس کی مدت 3 سال ہونی چاہئے۔ 2 ممبران قومی اسمبلی، 2ممبران سینیٹ سے ہوں جن میں ایک ایک حکومتی اور ایک ایک اپوزیشن کے نمائندہ ہو۔ ایک ممبر سپریم کورٹ کا حاضر سروس جسٹس ہو جس کی منظوری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ دیں۔ اسی طرح ایک ممبر لیفٹیننٹ جنرل لیول کا حاضر سروس ہو جس کی منظوری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف دے۔ ایک سول سروسز کا نمائندہ 22 ویں گریڈ کاآفیسر ہو۔ سول آرمڈ فورسز اور پولیس کا ایک نمائندہ بھی ممبر ہو۔ بار ایسوسی ایشنز کا ایک نمائندہ۔ ایک نمائندہ جرنلسٹس، ایک نمائندہ پروفیشنلز کا بھی ہو۔ فیڈرل کمیشن فار اکائونٹبلیٹی (FCA) کے تمام ممبران 3سال کے لئے اپنا چیئرمین منتخب کریں۔ آہ! اس کے لئے یقیناً نیب آرڈیننس اور ایف آئی اے ایکٹ 1974ءمیں ترامیم لانا ضروری تھیں مگر یہاں سیاست دان ’’خود‘‘ ایک صفحہ پر آتے کب ہیں؟واضح رہے اس وقت چھ ادارے ہیں جو انسداد بدعنوانی کے لئے ’’سرگرم عمل‘‘ ہیں جن میں سے 2 کا تعلق مرکز اور 4 کا صوبوں سے ہے۔ علاوہ بریں دو عدالتیں بھی ہیں ایک احتساب عدالتیں اور دوسری صوبائی سطح پر اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹس۔بہت بولنے والوں کی بات تو اوپر کردی۔ ہاں، وہ میری طرح کے بہت چپ رہنے والوں کی خاموشی کہتی ہے کہ اگر مسئلہ احتساب کو قومی مسئلہ قرار دے کر اس پر سنجیدگی سے عمل نہ کیا تو داخلہ و خارجہ، دفاع و اصلاحات اور خزانہ و صنعت و پیداوار و تجارت کی وزارتوں کی محنتیں بھی رائیگاں رہیں گی۔اور خاموشی یہ بھی کہتی ہے کہ سیاسی روحانی جمہوری پیشواؤں کے سبب سدا سے اِس بےچاری جمہوریت کو ایسے رگڑا لگتا ہے جیسے سنگدل عاشقوں سے محبت کو لگے... مگر اس عمر میں سیاسی ولی اللہ میاں نواز شریف اور سیاسی سادھو جنابِ زرداری اولاد اور پارٹی بھی نہ بچائیں تو کیا کریں؟ |
https://jang.com.pk/news/720961 | No title found | انسان کو بچپن میں جو سکھایا جاتا ہے ایک مشاہدے کے مطابق وہ دیرپا اثرات کا حامل علم ہے جو انسان کی سوچ اور طرزِ زندگی پر سب سے گہرے نقوش چھوڑتا ہے، جدید دنیا میں بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی 23سالہ سیاسی جدوجہد میں جس شعبہ میں تبدیلی کا بار بار ذکر کیا، وہ ہمارے ملک کا تعلیمی نظام ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار بار ہا کیا کہ اگر ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے تو تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی جن میں ایک نکتہ ملک میں ہر قسم کے تعلیمی ادارے جو رسمی یا غیر رسمی، مذہبی یا جدید تعلیم کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، میں مشترکہ نصاب ہونا بھی شامل ہے تاکہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اُن کی شخصیت پر یکساں اثرات مرتب کرے۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کو سائنسی انداز میں استعمال نہ کرنے کی وجہ سے جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں کارکردگی کے حوالے سے حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے وہیں تعلیم کے شعبہ میں بھی اصلاحات صوبائی اور وفاقی سطح پر کی جا رہی ہیں لیکن ان اصلاحات کے خدوخال کے حوالےسے حکومت وسائل کی کمی کا شکار نظر آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عمران خان کا وژن جو تعلیم کے حوالے سے انقلابی افکار کا حامل ہے، پر عملدرآمد کی رفتار اس قدر تیزی نہیں جیسی کپتان کی بولنگ میں تھی۔ ہمارے ہاں تعلیم کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے، اسکول یا مدرسوں کی صورت میں بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں اور یوں پاکستان میں بنیادی تعلیم فراہم کرنے کے لئے بنیادی طور پر تین طرح کے تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں، گورنمنٹ اسکول، پرائیویٹ اسکول اور مدارس۔ شہروں میں اس وقت پرائیویٹ اسکولوں میں جانے والے بچوں کی تعداد میں بہت اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور رزلٹ بھی اچھے وہیں سے ہیں۔ جدید دنیا میں تعلیم کے بنیادی اداروں میں جو سہولتیں دستیاب ہیں وہ پاکستان کے چند پرائیویٹ اسکولوں میں موجود ہیں، البتہ ان پرائیویٹ اداروں کی مجموعی کارکردگی قابل بحث اور قابل اصلاح ہے۔ اگر ہم دیہات اور قصبوں کا جائزہ لیں تو یہاں پر سرکاری و غیر سرکاری ادارے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے موجود ہیں لیکن یہاں بچوں کی ایک بڑی تعداد مدرسوں اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اس کی بنیادی وجہ لوگوں کی آمدن ہے۔ بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے اس سلسلہ میں زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملاً کچھ بھی ایسا نہیں کیا جس سے دیہات میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں عملاً بہتری آتی۔اس مرتبہ پاکستان بھر میں سردی کی جو لہر آئی ہے اُس سے نمٹنے کیلئے ہمارے اسکولوں میں وہ انتظامات نہیں جہاں پر بچے تعلیم حاصل کرتے ہوئے شدید سردی کا مقابلہ کرتے، لہٰذا حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں زیادہ کر دیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ ہمارے مسائل کچھ اور ہیں اور ہمارا فوکس کچھ اور۔ ہر روز ہمارے ہاں بریکنگ نیوز کے کلچر نے ہمارے معاشرے کی توجہ ایسے مسائل سے ہٹا دی ہے جن پر جنگی بنیادوں پر کام ہونا چاہئے۔ اگر ہم نے بحیثیت قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو کہیں ایسا نہ ہو مستقبل میں چیلنجز کا مقابلہ ہم آنکھیں بند کرکے کیا کریں۔ جو قومیں خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہیں اُن سے پھر قدرت انتقاماً زندگی کی سہولتیں چھین لیا کرتی ہے۔اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم نے انقلابی قدم اٹھایا ہے اور اب کوئی بھی استاد گھر بیٹھے آن لائن اپنا ٹرانسفر کرا سکتا ہے بشرطیکہ وہ مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہو۔ یہ یقیناً محکمہ تعلیم کا ایک اچھا قدم ہے لیکن ’’ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں‘‘۔ میرے خیال میں تعلیم کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائے بغیر ہمارا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور اس حوالے سے چند تجاویز قابل توجہ ہیں۔ حکومت کو فوری طور بھاری بستوں کے حوالے سے قانون سازی کرنی چاہئے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں معصوم بچوں سے بھاری بیگز اٹھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ یکساں نصاب کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی ایک مخصوص وقت میں اپنی سفارشات حکومت کو عملدرآمد کیلئے پیش کرے، تمام سرکاری ملازمین کو پابند کیا جائے کہ وہ چھ ماہ کے اندر اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں، یہ ایک انقلابی قدم ہوگا جو پاکستان کے تعلیمی نظام میں تبدیلی اور بہتری کا پیش خیمہ ہوگا۔ تمام پرائیویٹ اسکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے اسٹاف اور اساتذہ کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی بینک کے ذریعہ کریں کیونکہ کم تر تنخواہ معیاری تعلیم اور رزلٹ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسکولوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے پریڈ مخصوص کرنے کا قانون متعارف کروایا جائے اور یورپ کی طرز پر بچوں سے صفائی اور گرین پاکستان کے حوالے سے عملاً کام لیا جائے۔ کھیلوں کے مقابلے ہر سطح پر منعقد کئے جائیں۔ بچوں کے مختلف اداروں کے مطالعاتی دورے مستقل بنیادوں پر کرائے جائیں، یہ معیشت کی بحالی کیلئے لانگ ٹرم پالیسی ہوگی تاکہ نوجوان نسل کو اپنے ملک کے حالات سے عملاً آگاہی ہو۔ چائلڈ ایب-یوز کے حوالے سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو۔ جو ادارے اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوں، اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ غرضکہ بے شمار عملی اقدامات ہمارے تعلیمی نظام میں بہتری لا سکتے ہیں کیونکہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیوں کے بغیر نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہوگا۔ |
Subsets and Splits