summary
stringlengths
21
127
text
stringlengths
165
9.67k
سٹاک مارکیٹس 15 دسمبر تک انڈیکس انجماد ختم کر دیں ایس ای سی پی کمشنر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا
اسلام باد مانیٹرنگ ڈیسک ایس ای سی پی نے 15 دسمبر سے کے ایس ای انڈیکس کا انجماد ختم کرنے کی ہدایت کردی کے ایس ای کے ڈائریکٹر کے مطابق ہونے والے بورڈ اجلاس میں ان احکامات کا جائزہ لے گا جبکہ چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ انجماد ختم کرنے کے احکامات ملک کی تینوں سٹاک ایکسچینجز کو جاری کردیئے گئے ہیںجبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن نے لاہور میں اپنے کمشنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تینوں سٹاک مارکیٹس کے انجماد کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی ایس ای سی پی کے ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد تینوں سٹاک ایکسچنیجز کونوٹس کے ذریعے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ انڈیکس کے انجماد کو فوری ختم کردیں کراچی لاہور اور اسلام باد سٹاک ایکسچینجز کے انڈیکس منجمد کرنے کا فیصلہ 27 اگست کو کیا گیا تھا تاکہ مارکیٹ میں جاری شدید مندی کے رحجان کو روکا جاسکے اس وقت یہ بھی امید ظاہر کی گئی تھی کہ حکومت جلد ہی ایک فنڈ بنا کر سٹاک مارکیٹ میں خریداری کریگی تاہم اب جب کہ ئی ایم ایف نے اس طرح کے فنڈ کی مخالفت کردی ہے اور مارکیٹ سودوں پر بھی پابندی لگائی جاچکی ہے ایس ای سی پی کی اس ہدایت کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ انڈیکس کا انجماد جلد ختم کردیا جائے گا
لاہور چیمبر میں جعلی ممبروں کی رکنیت منسوخ کی جائے دی فائونڈرز
لاہور سٹاف رپورٹر دی فائونڈرز گروپ کے سینئر نائب صدر اور قانونی امور کمیٹی کے انچارج حاجی محمد صف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے لاہور چیمبر کے عہدیداران کو سوچ سمجھ کر تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر میاں مظفر علی کی طرف سے جاری اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے ممبران سے سروسز چارجز کی وصولی کو ختم کیا ہے حاجی محمد صف نے دعوی کیا کہ چیمبر کی طرف سے سروسز چارجز کا خاتمہ ہمارے دبائو کے تحت کیا گیا ہے حالانکہ یہ لوگ سال سے سروسز چارجز وصول کرکے ممبران چیمبر کو دھوکہ دے رہے تھے حاجی محمد صف نے مطالبہ کیا کہ لاہور چیمبر کی عمارت پر متعلقہ محکمہ کی منظوری کے بغیر منزل تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے جس کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی چیمبر رکنیت کو منسوخ کیا جائے انہوں نے مطالبہ میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے تصدیق کرنے کے بعد جعلی ممبروں کی رکنیت منسوخ کی جائے
عید پر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا ڈی سی او
لاہور خبرنگار ڈی سی او لاہور سجاد احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے نہ صرف چالان اور جرمانے کئے جائیں گے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا ڈی سی او نے اس حوالے سے خصوصی مجسٹریٹوں کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سبزیوں پھلوں گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ پر نگاہ رکھیں اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دیں اتوار بازار شادمان اور اسلامپورہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے پیاز ادرک لہسن اور ٹماٹر کی کمی اور مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ٹی او رانا مقبول کو سبزی منڈی سے یہ اشیاء فوری طور پر لانے کا حکم دیا ہے ڈی سی او نے سیکرٹریٹ اسلامپورہ اورسمن باد کے علاقوں میں بکرے فروخت کرنے والے اسلام محمد ابوبکر اور صدیق کو دو دوہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ان کے جانور شہر سے باہر مویشی منڈی میں لیجانے کا حکم دیا
عید کے موقع پر اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی دستیابی کیلئے خصوصی ہدایات جاری
ہارون اباد ان لائن سٹیٹ بنک اف پاکستان نے عید کی تعطیلات کے دوران بنک کھاتہ داروں کو کیش کی حسب ضرورت فراہمی یقینی بنانے کیلئے شیڈول برانچوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں اطلاع مطابق یہ ہدایات گذشتہ عید پر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر تعطیلات کے دوران کیشن ختم ہونے کے ملک گیر شکایات کے پیش نظر دی ہیں
امریکہ میں اقتصادی بحران سے ہر ماہ دو بینک بند ہو رہے ہیں
نیویارک اے پی پی امریکہ میں جاری اقتصادی بحران کے نتیجہ میں ہر ماہ دو بینک بند ہو رہے ہیں جبکہ 23 بینک پہلے ہی اپنی تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں حال ہی میں فرسٹ جارجیا کمیونٹی بینک بند ہوا موجودہ سال کے دوران مجموعی طور پر 24 بینک بند ہو چکے ہیں موجودہ اقتصادی بحران سے قبل 1990ء سے امریکی بینک خسارہ کا شکار تھے گذشتہ ماہ بینک بند ہوئے قبل ازیں 2002 میں 11 بینک بند ہو گئے تھے جبکہ 2005ء اور 2006ء میں کوئی بینک بند نہیں ہوا تھا فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کے مطابق 90ء کے عشرہ میں مجموعی طور پر 12343 کمرشل بینک کام کر رہے تھے جن کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس سال جون تک 7203 بینک کام کر رہے تھے موجودہ سال کے دوران بند ہونے والے سب سے بڑے بینک میں واشنگٹن میوچل شامل ہے اقتصادی بحران کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں بینکوں کے بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ کے علاوہ لوگوں کو قرضے کے حصول میں مشکلات پیش رہی ہیں
وفاقی حکومت زرعی ٹیکس لگا کر کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ نہیں پیدا کرنا چاہتی حنا ربانی کھر
اسلام باد لائن وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی ٹیکس لگا کر کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ نہیں پیدا کرنا چاہتی یہ اختیار صوبوں کا ہے انہیں چاہئے کہ وہ زرعی شعبے پر ٹیکسوں کی شرح بڑھائیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ئندہ مالی سال کے فنڈز جاری کرنے کیلئے ڈونرز پر انحصار کرنا ہو گا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکسوں کے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی کو موجودہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرپرسن فوزیہ وہاب کی صدارت میں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں
15 لاکھ ٹن چاول ٹی سی پی کے ذریعے درامد کرنے کے ضروری انتظامات وفاقی حکومت
اسلام باد اے پی پیوفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسکو حکومت کی طرف سے پہلے سے اعلان کردہ قیمت پر 10لاکھ ٹن دھان خریدے گا جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن اف پاکستان اوپن ٹینڈرز کے ذریعے پانچ لاکھ ٹن دھان خریدے گا یہ فیصلہ جمعہ کو یہاں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں دھان کی خریداری کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھان کی مقرر کردہ قیمت 100 فیصد ادائیگی مقررہ بینکوں کے ذریعے براہ راست دی جائیگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس سال کیلئے40 لاکھ ٹن چاول کی برامد کے مقررہ ہدف میں سے 15 لاکھ ٹن چاول ٹی سی پی کے ذریعے درامد کرنے کے ضروری انتظامات کئے جائیں گے محکمہ خوراک کے ذرائع نے کہا کہ ملک میں چاول کی قلت پر قابو پانے اور چاول کی مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے حکومت نے رواں سال کاشتکاروں سے براہ راست خریداری کا پروگرام بنایا ہے
پاکستان میں سالانہ کروڑ موبائل ہینڈ سیٹس کی درمد
اسلام باد نیٹ نیوز پاکستان میں سالانہ کروڑ ہینڈ سیٹس درمد کئے جا رہے ہیں یہ بات اسلام باد میں موبائل ہینڈ سیٹس درمد کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سلیم منڈوی والا کے ساتھ ملاقات میں بتائی وفد میں موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایل جی نوکیا سیمنز گروپ ٹیلی کام فانڈیشن اور ایڈوانس ٹیلی کام شامل تھیں
پی ئی اے کی پروازوں میں تاخیر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
لاہور خبرنگار خصوصی پی ئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پی کے203 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس پر مذکورہ پرواز کے مسافر احتجاج کرتے نظر ئے جبکہ ائرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ جہاز کی مد میں تاخیر کے باعث مذکورہ پرواز لیٹ ہوئی اسلام باد سے نیوالی پی کے681 ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پانچ بجے ئی جبکہ ملتان جانے والی پروازیں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی پی ئی اے کا پشاور لاہور سیکٹر میں بھی ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی پروگراموں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
این او اقوام متحدہ کنونشن کی خلاف ورزی ہے کالا دھن سفید نہیں ہو سکتاماہرین
اسلام باد ثناء نیوز دنیا میں سالانہ دس کھرب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے جی ایٹ ممالک کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کیو جہ ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ رڈیننس جاری کیاگیا ہے ایسا نہ ہوتا تو پاکستان کو عالمی امداد کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بینکنگ اور قوانین کے ماہرین نے پلڈاٹ کے تحت میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کیاپلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کو ملکوں ان کے معاشروںاور معیشت کیلئے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس حوالے سے 2007ء میں رڈیننس کا اجراء ہوا مالیاتی امور کے ماہر راحیل رانا نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی رقم کو جرائم میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں سالانہ ایک ٹریلیئن ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے کرپشن کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا کے180ممالک میں پاکستان 134 نمبر پر ہے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنکوں اور سٹیٹ بینک میں اس قسم کا سیٹ اپ ہونا چاہئے ریسرچ سوسائٹی برائے عالمی قوانین کے صدر عامر بلال صوفی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے خاتمے کے بارے میں کنونشن پر دستخط کرنے کی وجہ سے اس بات کا پابند ہے کہ وہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا اطلاق کرے انہوں نے کہا کہ ہنڈی کے ذریعے رقوم ترسیلات کو روکنے کیلئے ہماری مالیاتی اداروں کو مراعات اور ترغیبات کا اعلان کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ این او غیرمقبول اقدام تھا میری رائے میں یہ عالمی معاہدات کی بھی خلاف ورزی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد کرپشن پر دستخط کر چکا ہے انہوں نے واضح کیاکہ جرائم سے حاصل ہونے والی رقوم کو سفید دھن میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا
موبائل فون صارفین کی ٹیکسوں میں کمی کیلئے وزیراعظم سے اپیل
اسلام باداین این ئیموبائل فون صارفین نے حکومتی ٹیکسوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا فی الفور نوٹس لیں اورمہنگائی کے اس دور میں عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومتی ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے صارفین نے بتایاکہ 100روپے کے کارڈ پر 31روپے سے زائد حکومتی ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی ہوجاتی ہے جبکہ موبائل کمپنیوںنے بھی سروسز چارجز کے نام پر مزید پانچ فیصد کٹوتی شروع کردی ہے
ہماری کوشش ہوگی کہ بجلی کی قیمتوں کا غریب اور متوسط طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے راجہ پرویز اشرف
لاہور نیوز رپورٹر وفاقی وزیر پانی بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت تک نہیں پہنچیں جیسے ہی سفارشات ملیں گی ان کا جائزہ لیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ غریب اور متوسط طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے تاہم فی الحال بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوشن الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کے 32 ویں سالانہ کنونشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے پر ہماری لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میٹر ریڈروں کے پے سکیل نمبر سے گریڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے اس کیڈر کو صارفین کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ 2009ء میں دیامیر بھاشا ڈیم داسو ڈیم پونجھی ڈیم اور نیلم جہلم ڈیم پر کام شروع کردیا جائیگا جس سے یقینی طور پر ملک میں جاری بجلی کی قلت میں واضح کمی ئے گی اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کا مقصد ہی عوام کو ریلیف دینا ہے عوام کو پہلے بھی بجلی کے بلوں پر 41 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی 117 ارب روپے کی مزید سبسڈی دی جا رہی ہے اس کے باوجود کہ 65 ارب روپے کی رقوم سرکلر ریڈ ہیں اور ہم پر شدید معاشی دبائو ہے انہوں نے ایم ڈی پیپکو کو ہدایت کی کہ جن صارفین کے دوبارہ بل لگ کر گئے ہیں ان کے اضافی بل درست کئے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ئی ای ای پی صدر اور سابق ممبر پاور انور خالد نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر کا گے نہ نا ہے
بجٹ کی تیاری میں ہر طبقے کے لوگوں کو شامل کیا جائے پیپلز بجٹ کانفرنس
لاہورسٹاف رپورٹر ایکشن ایڈ کے زیر اہتمام پنجاب پیپلز بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں سیاسی جماعتوں ارکان اسمبلی پروفیشنلزسول سوسائٹی کے گروپوں اور عوام کو حصہ لینا چاہیے اس کے بغیر ملک میں ترقی کی شرح بہتر ہو سکتی ہے نہ یہ عمل دیرپا ثابت ہو سکتا ہےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مسرت حسن نے کہا کہ بجٹ سازی اور اس پر عمل کے سلسلے میں عام ادمی کو شریک کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچے کا میکنزم بہتر بنانا ہو گاسکینہ شاہین نے کہا کہ عام طور پر ہمارے یہاں بجٹ کو ارکان اسمبلی اور عوام سے خفیہ رکھا جاتا ہے اور بجٹ میںمختص رقوم خرچ کرنے میں شفافیت نہیں ہوتی اور ایک بڑا حصہ غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ ہو جاتا ہےذوالفقار لنڈ بشری خاقلق نے کہا کہ یہاں بہت سی پارلیمنٹری کمیٹیاں ہیں مگر ان میں کوئی بھی بد قسمتی سے موثر اور فعال نہیںانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی فلاحی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
کھاد کمپنیوں نے یوریا کی بوری 200 روپے مہنگی کردی
لاہور نیوز رپورٹر کھاد کمپنیوں نے یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد یوریا بوری کی قیمت 625 روپے سے بڑھ کر 825 روپے ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کھاد کی کمپنیوں نے نہ صرف مارکیٹ میں یوریا کی بوری کی قیمت کو بڑھایا ہے بلکہ اسے مارکیٹ میں شارٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس بارے میں ایگری فورم پاکستان چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ ربیع کے سیزن میں کروڑ یوریا بوری استعمال ہوگی اصل قیمت سے 200 روپے زائد پر فروخت کرنا دراصل کسانوں کی جیبوں پر 10 ارب روپے ناجائز وصول کرنا ہے جس سے کھاد کا استعمال نصف رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس نہ لیا تو ایگری فورم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی