news
stringlengths 325
10.8k
| label
class label 2
classes | category
class label 5
classes |
---|---|---|
کروئیشیا کی قومی ٹیم کے کپتان اور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے خواتین کی کیٹیگری میں برازیل کی خاتون فٹ بالر مارتا چھٹی مرتبہ پلیئر آف دی ایئر قرار پائی ہیں موڈرچ کو رواں سال روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا لوکا موڈرچ نے فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں رنر اپ رہنے والی کروئیشین ٹیم کی قیادت کی تھی جبکہ وہ چیمپئن لیگ کی فاتح ریال میڈرڈ کا بھی اہم حصہ تھے2007ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کسی اور کھلاڑی نے یہ ایوارڈ جیتا ہے فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے گزشتہ برس کے پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو کروشیا کے لوکا موڈرچ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا اسٹار فٹ بالر لیونل میسی فائنل تھری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے پیر کی شب لندن میں ہونے والی تقریب میں انگلش پریمیئر لیگ کے دوران لیور پول کے محمد صلاح کے ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا بہترین گول کیپر کا ایوارڈ بیلجیم کے تھیباؤ کورٹیس کے نام رہا ورلڈ کپ 2018ء میں بیلجیم کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی بیسٹ کوچ آف دی ایئر فرانس کے ڈیڈیئر ڈیشامپ قرار پائے اُن کی کوچنگ میں فرانس کی ٹیم نے رواں سال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا ویمنز بیسٹ کوچ آف دی ایئر فرانس کے رینالڈ پیڈروس رہیں جب کہ برازیل کی خاتون فٹ بالر مارتا کو چھٹی مرتبہ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا | 1Real
| 2sp
|
کابل 5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ویمنز فٹبال ٹیم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے دعویٰ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے گارجین نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی فٹبال فیڈریشن کے صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے خواتین فٹبال ٹیم کی اراکین کو جنسی طور پر ہراساں کیا ملک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد افغان صدر نے کہا کہ یہ تمام افغانیوں کے لیے بڑا دھکا ہے مرد و خواتین ایتھلیٹس سے کسی بھی قسم کا خراب رویہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا میں نے اٹارنی جنرل سے کہا ہے کہ وہ معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کریں گارجین نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ویمنز فٹبال ٹیم سے منسلک ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ فٹبالرز کو ناصرف افغانستان میں فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر بلکہ رواں سال فروری میں اردن میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا مذکورہ خبر میں سابق افغان کپتان خالدہ پوپل نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹیم کے مرد عہدیدارخواتین کھلاڑیوں سے زبردستی کرتے ہیں افغانستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سید علی رضا آقا زادہ نے ان الزامات کو من گھڑت قرار دیا تھا لیکن اولمپک کمیٹی کے صدر حفیظ اللہ ولی رحیمی نے ان انکشافات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے الزامات نئے نہیں ہیں حفیظ اللہ نے کہا کہ فیڈریشنز کے سربراہان ٹرینرز اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ہمیشہ سے ہی ہراساں کیا جاتا رہا ہے ہمیں ماضی میں بھی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں اور ان حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا افغان صدر نے ان الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محض الزامات کو دیکھتے ہوئے لوگ اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو کھیلوں کی جانب بھیجنے سے روک سکتے ہیں تو پھر ہمیں فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے میں جنسی طور پر پراساں کرنے کو کسی طور پر برداشت نہیں کروں گا دنیا کی کوئی طاقت ہمارے بچوں کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنا سکتی اور اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلیے ہماری اسپورٹس فیڈریشنز میں باقاعدہ فریم ورک موجود ہے | 1Real
| 2sp
|
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سب اچھا ہے کی رپورٹ کے ساتھ ختم ہوگیا اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور رکن سلیکشن کمیٹی وسیم حیدر نے اراکین کو قومی ٹیم کے سلیکشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گورننگ بورڈ اراکین نے سلیکشن کمیٹی کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹاسک فورس برائے ڈومیسٹک کرکٹ نے نئے کرکٹ سٹرکچر پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔اجلاس میں معافی کے باوجود سرفرازاحمد پر4میچز کی پابندی لگانے کے فیصلے کو ناانصافی قراردیاگیا اور معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے پر بھی غورکیا گیا۔دونوں پلیئرزمیں صلح اورسرعام معافی کے باوجود کپتان پر پابندی لگائی گئی۔اجلاس میں پی سی بی نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کامیاب میزبانی پر سندھ حکومت کو مبارکباد دی اجلاس میں ثنامیر کو 100 ٹی ٹونٹی میچز مکمل کرنے پر مبارکباد دی گورننگ بورڈ اراکین کو پی ایس ایل فور کی تیاریوں اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں فرنچائز کو پیش آ نے والی مشکلات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹاسک فورس نے مجوزہ ڈومیسٹک سٹرکچر پر بریفنگ دی بورڈ اراکین نے مجوزہ ڈومیسٹک سٹرکچر پر اطمینان کا اظہار کیااجلاس میں طے پایا کہ ڈومیسٹک سٹرکچر کے خدو خال کو حتمی شکل دے کر گورننگ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں کرکٹ کی کوالٹی کو ترجیح دی جائے گی ۔اجلاس میں پی سی بی کے نسلی تعصب کے خاتمے کےلئے کوڈ آف کنڈکٹ کی منظوری دی گئی کوڈ آف کنڈکٹ آ ئی سی سی کے نسلی تعصب کوڈ کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے اجلاس میں طے پایا کہ بورڈ معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہر تین ماہ بعد مالی معاملات پر گورننگ بورڈ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ | 1Real
| 2sp
|
نئی دہلی 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور اس کے لئے اطمینان کی بات ہے کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنز پابندی کی وجہ سے میزبان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ فکر مند ہیں کہ مچل اسٹارک اور پیٹ کومنز تیز وکٹوں پر ہندوستانی بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں لیکن سچن تنڈولکر نے اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے خصوصی مشورہ دیا ہے کہ ٹاپ تھری بیٹسمین پہلے 30 اوورز محتاط بیٹنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مڈل آرڈرکو نئی گیند کا سامنا نہ کرنا پڑے تفصیلات کے مطابق سچن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی وکٹوں پر اوپننگ جوڑی کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے ایک دو اور تین بعض اوقات چوتھے نمبر کی باری بھی جلدی آجاتی ہے ایسے موقع پر ایک سے تین نمبر کے بیٹسمین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تیس اوور تک وکٹ پر قیام کرے سچن نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ پر بھی میں نے کہا تھا کہ پہلے چالیس اوور بہت اہم ہیں اس کے بعد گیند کی سختی ختم ہوجاتی ہے لیکن گیند کچھ سوئنگ ضرور ہوتی ہے لیکن اسے آپ ہم آہنگ ہوسکتے ہیں لیکن اگر گیند سخت ہوتو وہ بیٹسمینوں کو ہم آہنگ ہونے کا وقت نہیں ملتا ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر کو اڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا | 1Real
| 2sp
|
اڈیلیڈ۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہیکہ دورہ آسٹریلیا میں ان کی توجہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے محاذ آرائی کے بجائے اپنے کھیل پر ہوگی۔ ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں ہے جہاں 4 ٹسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6 دسمبر کو اڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے اہم کھلاڑیوں کو قابو کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہیں اور ہندوستانی کپتان میزبان ٹیم کی توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔ دونوں ملکوں کی سیریز کے دوران ہر بار تنازعات ضرور ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ کوہلی نے واضح کیا کہ وہ جارحیت کے موڈ میں نہیں ، سیریز میں ان کی ساری توجہ کھیل پر ہوگی اور وہ میزبان ٹیم یا اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی میں کوئی دلچسپی نہیں لیںگے۔ ہندوستانی کپتان نے کہا کہ انہیں اچھے کھیل کے علاوہ کچھ اور ثابت نہیں کرنا اور وہ ماضی کے مقابلے میں اب کافی بدل گئے ہیں۔ پوری کوشش ہوگی کہ سیریز کے دوران ماحول خوشگوار رہے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جاتا رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ واحد پریکٹس میچ میں دونوں ٹیموں کو بیٹنگ کا اچھا موقع ملا ہے ،چاہیں گے کہ اس سلسلہ کو ٹسٹ سیریز میں بھی آگے بڑھائیں۔ ٹیم کی بولنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون544 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئی لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں اور بولرز جلد خود کو یہاں کی وکٹوں سے ہم آہنگ کرلیں گے ، با لکل مختلف موسم اور ماحول میں ہونے والے پہلے میچ میں ایسی کارکردگی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں۔ پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم کو اس سیریز میں پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے اور بال ٹمپرنگ تنازعہ کی وجہ سے اس وقت کے کپتان اسمتھ ، نائب کپتان وارنر اوربن کرافٹ سے محرومی کے بعدآسٹریلیا کافی کمزور نظر آرہی ہے۔ | 1Real
| 2sp
|
اڈیلیڈ۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہیکہ دورہ آسٹریلیا میں ان کی توجہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے محاذ آرائی کے بجائے اپنے کھیل پر ہوگی۔ ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں ہے جہاں 4 ٹسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6 دسمبر کو اڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے اہم کھلاڑیوں کو قابو کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہیں اور ہندوستانی کپتان میزبان ٹیم کی توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔ دونوں ملکوں کی سیریز کے دوران ہر بار تنازعات ضرور ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ کوہلی نے واضح کیا کہ وہ جارحیت کے موڈ میں نہیں ، سیریز میں ان کی ساری توجہ کھیل پر ہوگی اور وہ میزبان ٹیم یا اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی میں کوئی دلچسپی نہیں لیںگے۔ ہندوستانی کپتان نے کہا کہ انہیں اچھے کھیل کے علاوہ کچھ اور ثابت نہیں کرنا اور وہ ماضی کے مقابلے میں اب کافی بدل گئے ہیں۔ پوری کوشش ہوگی کہ سیریز کے دوران ماحول خوشگوار رہے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جاتا رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ واحد پریکٹس میچ میں دونوں ٹیموں کو بیٹنگ کا اچھا موقع ملا ہے ،چاہیں گے کہ اس سلسلہ کو ٹسٹ سیریز میں بھی آگے بڑھائیں۔ ٹیم کی بولنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون544 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئی لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں اور بولرز جلد خود کو یہاں کی وکٹوں سے ہم آہنگ کرلیں گے ، با لکل مختلف موسم اور ماحول میں ہونے والے پہلے میچ میں ایسی کارکردگی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں۔ پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم کو اس سیریز میں پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے اور بال ٹمپرنگ تنازعہ کی وجہ سے اس وقت کے کپتان اسمتھ ، نائب کپتان وارنر اوربن کرافٹ سے محرومی کے بعدآسٹریلیا کافی کمزور نظر آرہی ہے۔ | 1Real
| 2sp
|
ڈھاکہ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد بنگلہ دیش نے ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد بنگلہ دیش نے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے اور مقابلے کولمبو اورکراچی میں کھیلے جائیں گے مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکائی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے اور اس کے بعد سے کسی بین الاقوامی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کو اپنے گھریلو مقابلے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مقامات پر کھیلنے پڑرہے ہیں بنگلہ دیش نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر نور الحسن کریں گے اور 2015 کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی بین الاقوامی ٹیم ہو گی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نظام الدین چودہری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر ہم نے دورے کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسکواڈ کی حفاظت کے لیے اضافی سیکیورٹی دستہ بھی بھیجیں گے ایمرجنگ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ بی موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان پاکستان متحدہ عرب امارات اور ہانک کانگ سے ہو گا گروپ اے کے میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا جہاں میں عمان ہندوستان اور افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا | 1Real
| 2sp
|
ٹاس کے وقت نامناسب لباس کوہلی پر شدید تنقید
سڈنی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن اسی میچ کے دوران معمولی غلطی پر وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں آگئے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ میں جب کوہلی سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ٹاس کے لیے آئے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس شارٹ (نیکر) پہن کر ٹاس کیا جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنے مکمل کرکٹ لباس میں ٹاس کرنے آئے کوہلی کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی اور کچھ لوگوں نے اسے جینٹل مین گیم کی تضحیک قرار دیتے ہوئے کپتان پر شدید تنقید کی ہندوستانی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کوہلی کے رویے سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ کھیل اور اس کی ساکھ کا احترام نہیں کرتے ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک وقت تھا کہ کپتان ٹاس کے وقت بلیزر(سوٹ) پہنا کرتے تھے یہ رویہ بالکل قابل معافی نہیں تاہم دوسری جانب بعض مداح ایسے بھی رہے جنہوں نے کہا کہ کوہلی کا یہ عمل اتنا برا نہیں تھا کیونکہ ہندوستان صرف ایک پریکٹس میچ کھیل رہا ہے
| 1Real
| 2sp
|
جوہانسبرگ ٹیسٹ شروع ہوا تو یہ آسٹریلیا کا جنوبی افریقا میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ تھا،1970 سے پروٹیز کے دیس میں ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست چلی آرہی آسٹریلوی ٹیم جہاں اس ریکارڈ کے کھونے کے خطرے سے دوچار تھی،وہاں کرکٹ کی دنیا میں وہ سب کچھ لٹا کر میدان میں اتری تھی، مقامی تماشائیوں نے جس طرح طنزیہ جملوں سے مزین پوسٹرز اور جملے بازی کرکے کھلاڑیوں کا استقبال کیا،وہ کینگروز کے اصل مقام کی یاد دہانی کے لئے کافی تھا،جوہانسبرگ سے ہزاروں میل دور اسی صبح کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کے آغاز پر برطانوی تماشائیوں کے مخصوص گروپ بارمی آرمی نے بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اپنے انداز میں سلیوٹ کیا۔
دنیائے کرکٹ میں طاقت، پیسے اور اختیارات کی جنگ شروع دن سے جاری ہے لیکن گزشتہ تین دہائیوں سے اس میں سرعت ، جارحیت اور ڈھٹائی جس تیزی سے آئی ہے اس کی مثال اس سے قبل کرکٹ کی 106سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، نئی جنریشن کیمروں کی ظاہری تیزی اور مال کی چمک دمک میں شاید الجھی ہو، مگر کون نہیں جانتا کہ 30سال قبل جانبدارامپائرز کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے میدانوں میں بددیانتی کی وہ مثال قائم کیا کرتی تھی کہ جس کی تقلید میں ہمسایہ ملک بھارت بھی پیچھے نہیں تھا، پھر فیلڈ میں بد کلامی، تضحیک آمیز رویہ، غیر ملکی میدانوں میں ناک چڑھا کر اترنا آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دوسرا تعارف تھا ۔
کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کنٹرول جب تک لندن سے ہوتا رہا تو گوروں کی کچھ قدامت پسندی اور انصاف پسندی دکھائی دیتی رہی۔ انگلش میدانوں میں پاکستان، ویسٹ انڈیز جیسی ٹیمیں نیوٹرل امپائرز کے نہ ہونے کے باوجود فتحیاب رہیں کہ یہ ٹیمیں صلاحیت رکھتی تھیں۔
آسٹریلیا کے میلکم ا سپیڈ جیسے لوگ جب کرکٹ آسٹریلیا سے ہوتے آئی سی سی کے ایوانوں میں پہنچے تو ان کے دوسرے بہترین مقلد بھارتی کرکٹ حکام کا بھی ان سے گٹھ جوڑ بڑھ گیا ۔چنانچہ پھر کرکٹ کے بین الاقوامی قوانین سے چھیڑ چھاڑ سمیت کرکٹ باڈی کے اختیارات ،پیسے کی تقسیم اور اختیارات کے غیر منصفانہ استعمال نے بگ تھری سمیت کئی ڈرامے دکھائے، قوانین کا مذاق اڑنا معمول بن گیا، مشکوک بولنگ ایکشن میں کمزور ممالک ہدف بنائے گئے جرمانوں اور معطلیوں میں جانبداری دکھائی دی، لیگز کے بے تحاشا انعقاد اور پیسے کی ریل پیل نے شرفاکے کھیل کو ڈبلیو ڈبلیو باکسنگ کے تماشے سے بھی آگے کر دیا ۔
گزرے سالوں میں میچ فکسنگ ، اسپاٹ فکسنگ ، بال ٹیمپرنگ سمیت کئی بڑے واقعات نے یہ ثابت کیا کہ کرکٹ کا کھیل اب شرفاکی فہرست سے باہر نکل رہاہے، کرکٹ کی عالمی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں بیٹھ کر جب طاقتور ممالک من چاہے فیصلے کریں، بھارتی بورڈ آئی سی سی کو کھلی دھمکیاں دے، آسٹریلوی بورڈ اپنی مرضی مسلط کرے تو پھر میدانوں میں موجود کرداروں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے ۔
بھارت کے ویرات کوہلی کو بھی گزشتہ سال بال سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا گیا پاکستان اور انگلینڈ کی 2016ء کی ٹیسٹ سیریز میں بھی یہ آواز بلند ہوئی مگر بڑی خوبصورتی سے اسے ٹال دیا گیا ۔ جنوبی افریقا ٹیم کا توڑ آسٹریلوی کیمپ نے یہ نکالا کہ بد دیانتی اور فراڈ کر کے ٹیسٹ جیتا جائے ، بال ٹیمپرنگ کی پرانی روش کو نئے انداز میں کرنا مہنگا پڑ گیا ،اسٹیون اسمتھ کیمپ کی اخلاق سے گری بد اخلاقی کا اثر آسٹریلوی میڈیا سمیت عوام اور غیر ملکی کرکٹ حلقوں نے لیا اس کے نتیجہ میں بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کو راتوں رات جوہانسبرگ جانا پڑا ابتدائی تحقیقات کے بعد پہلے کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر نکالا گیا اور پھر وارنر اور اسمتھ پر ایک ایک سال جبکہ بین کرافٹ پر 9ماہ کی پابندی لگانی پڑی کوچ ڈیرن لیہمن کو بے قصور گردانا گیا ، اس واقعے پر آئی سی سی کا قانون اتنا ہی حرکت میں آیا کہ جتنا تھا کپتان ایک میچ کے لئے معطل ہوئے باقی کھلاڑیوں پر جرمانے لگ گئے گویا آئی سی سی نے معاملہ ختم کر دیا ،یہ بات واضح رہے کہ آسٹریلوی بورڈ کی فیصلے میں تیزی اور کھلاڑیوں کی معطلی محض اعلیٰ اخلاقی مثال نہیں ہے،بلکہ اس جرم میں ملوث آدھی سے زیادہ ٹیم کو بچانے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے،بورڈ بھی جانتا ہے کہ یہ مرض کتنا پرانا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی جانب سے مستقبل کی کرکٹ کو بہتر کرنے، دنیا کو بہتر اخلاقی میسج دینے کے لئے یہ سزائیں دیں ۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ کافی ہیں؟ آسٹریلین کرکٹ کا کلچرل یہی ہے اسے معطل کرنے کی ضرورت ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس حوالہ سے توجہ کرنا ہو گی اور پاکستان ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ جیسے کرکٹ ممالک کو مضبوط حکمت عملی کے ساتھ آسٹریلیا بورڈ کو برابری کی سطح پر لا کر کھیلنا ہو گا ۔ | 1Real
| 2sp
|
ہرارے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صرف 2 کے مجموعے پر پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں اوپننگ کے لیے آنے والے صاحبزادہ فرحان دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے حسین طلعت بھی صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے 2 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سرفراز 28 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کیا دونوں کھلاڑی نے 107 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخززمان ایک بار پھر اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 43 رنز بنائے شعیب ملک اور فخر زمان کی جارحانہ اننگز کے باعث پاکستان نے آسٹریلیا اور 183 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈارسی شارٹ اور ایرون فنچ نے کیا دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 95 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا ایرون فنچ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 27 گیندوں پر 47 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کو کیچ دے بیٹھے ڈارسی شارٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 76 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ کھڑا رہ سکا تاہم مقررہ اوورز میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے
| 1Real
| 2sp
|
لاہور: سرفراز احمد بھی مفت کے ٹکٹ مانگنے والوں سے تنگ آگئے۔
کپتانوں کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے کہاکہ پاک بھارت میچ دیکھنے والوں کا جوش و خروش زیادہ ہونے کی وجہ ٹکٹ ملنا ہی محال ہوجاتا ہے، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ جس پر سرفراز احمد نے کہاکہ ٹکٹوں کی تو واقعی بڑی مانگ ہوتی ہے، میں تو جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر ہی تبدیل کردوں گا۔ | 1Real
| 2sp
|
نارتھ ساؤنڈ ۔ 25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) آف اسپنر ایشلے گارڈنر (22 رن پر تین وکٹ) اور لیگ اسپنر جارجیا وئیرھیم (11 رن پر دو وکٹ) کی بدولت آسٹریلیا نے یکطرفہ فائنل میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر چوتھی بار خواتین ورلڈ ٹی 20 خطاب جیت لیا ۔مسلسل پانچویں مرتبہ فائنل میں کھیل رہے آسٹریلیا نے آف اسپنر ایشلے گارڈنر (22 رن پر تین وکٹ) اور لیگ اسپنر جارجیا وئیرھیم (11 رن پر دو وکٹ) کی بدولت انگلینڈ کو 19.4 اوور میں 105 رنز پر ڈھیر کر دیاتیز گیند باز میگان شٹ نے بھی 13 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے اسٹریلیا نے اس کے جواب میں 44 رنز تک دونوں سلامی بلے بازوں ا یلسا ھیلي (22) اور بیت موني (14) کے وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن گارڈنر (ناٹ آؤٹ 33) اور کپتان مینگ لیننگ (ناٹ آؤٹ 28) کے درمیان تیسرے وکٹ کی 62 رن کی شراکت کی بدولت 15.1 اوور میں ہی ٹیم نے دو وکٹ پر 106 رن بنا کر آسان جیت درج کی۔گارڈنر کو ان آل راؤنڈر کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز aیلسا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔ ایلسا نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 225 رنز بنانے کے علاوہ چار اسٹمپنگ اور چار کیچ سے آٹھ شکار بھی کئے ۔ ٹورنامنٹ میں ان سے زیادہ شکار صرف ہندستان کی تانیہ بھاٹیہ ہی کر سکی جنہوں نے دو کیچ اور نوا سٹمپنگ سے 11 شکار کئے ۔آسٹریلیا کو کبھی کسی خاتون ورلڈ کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور یہاں بھی یہ ریکارڈ برقرار رہا ہے ۔ انگلینڈ کو اس سلسلے کو توڑنے کے لئے اب کم از کم 2020 میں ہونے والی اگلی عالمی چمپئن شپ کا انتظار کرنا پڑے گا۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیل گیا یہ فائنل 2014 میں بنگلہ دیش کے میر پور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 فائنل کی بڑی حد تک تکرار رہا۔ میر پور میں بھی انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 105 رن ہی بنا سکی تھی اور اس وقت بھی آسٹریلیا نے 15.1اوور میں چار وکٹ پر 106 رن بنا کر جیت درج کی تھی۔اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ڈینیل وائٹ (43) اور کپتان ھیتھر نائٹ (25) ہی آسٹریلیا کے گیند بازوں کا ٹک کر سامنا کر سکیں ڈینیل اور ھیتھر کے علاوہ انگلینڈ کی اور کوئی بلے باز ڈبل پوائنٹس تک نہیں پہنچ پائی جس سے انگلینڈ کا دوسری بار ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ انگلینڈ نے 2009 میں اپنی سرزمین پر ہوئے پہلے خواتین ورلڈ ٹی 20 کا خطاب فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر جیتا تھا۔واضح رہے کہ یہ آسٹریلوی خواتین کا مسلسل 5واں ٹی ٹوئنٹی فائنل ہے جس میں سے وہ 4 میں کامیاب ہوئیں اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔2 سال قبل ہندستان میں ہونے والے خاتون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ | 1Real
| 2sp
|
کراچی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ میکی آرتھر نے بیان دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دوران کھیل سخت ذہنی دباؤ سے نکالنے کیلئے کسی کھیلوں کے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی ذہنی مدد کی جائے لیکن حیرت کی بات ہے کہ کپتان سرفراز احمد لاعلم ہیں کہ کس طرح ایک کھیلوں کے ماہر نفسیات ٹیم کو ذہنی دباؤ سے نکال سکتا ہے انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ میں نے اس بارے میں سنا ہے لیکن وہ کس طرح کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سے نجات دلا سکتے ہیں سمجھ سے باہر ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے بلے باز ایک طویل اننگز کھیلنے سے گھبرا جاتے ہیں اور اپنے ہدف کو پورا کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں سرفراز احمد نے کہا کہ ان کے بلے بازوں کو اس عادت کو ترک کرنا ضروری ہے جو وکٹس کو جما دینے کے بعد وکٹس کو پھینک دیتے ہیں آرتھر جو 2016ء سے ٹیم کے کوچ ہیں پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ صرف 4 رنز کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ان کا ذہنی دباؤ ہے جس کا حل ڈھونڈ نکالنا بہت ضروری ہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستانی ٹیم کیلئے نفسیاتی علاج کی بات کہی گئی ہے بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کے سوالات اٹھائے گئے تھے کہ ٹیم کو کھیلوں کے ماہر نفسیات سے رجوع کیا جائے تاکہ ذہنی دباؤ کا علاج کیا جاسکے | 1Real
| 2sp
|
کھیلوں کے مقابلوں کے دوران جہاں کھلاڑیوں میں جیت کا ولولہ ہوتا ہے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کے حامیوں میں بھی جیت کا اتنا ہی جوش نظر آتا اور ایسے میں اپنے ساتھ لائے کھانے پینے کے سامان کی وجہ سے ہونے والا کچرا بغیر سوچے سمجھے شائقین عموماً اپنی نشستوں پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔
برطانی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں جاپان اور کولمبیا کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کے دوران مذکورہ صورتحال کے برعکس حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
جاپان کی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں اپنے سے مضبوط کولمبیا کو 2-1 سے اپ سیٹ شکست دی جس کے ساتھ ہی جاپانی شائقین کا جشن عروج پر تھا، لیکن انہوں نے اپنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اختتام پر تمام کچرا اٹھا کر اپنی تمام نشستوں کو صاف کردیا۔
This is my favourite moment of the World Cup so far; Japan fans picking up litter after their victory vs Columbia. The lessons in life we can take from the game.#WorldCup#Japan#FifaWorldCup2018 pic.twitter.com/ptz6B4ZpXG — Abdullah W Rajput (@AWRajput) June 20, 2018
جاپانی شائقین کے پاس بڑے بڑے پلاسٹک بیگ موجود تھے اور انہوں نے اپنی نشستوں اور ان کے اطراف میں جمع ہونے والا تمام کچرا اٹھا کر ان تھیلوں میں بھر لیا اور اسٹیڈیم کی نشستوں کو اسی طرح صاف کردیا جیسا کہ وہ میچ کے آغاز سے قبل تھیں۔
جاپان میں مقیم ایک صحافی اسکاٹ میک لنٹائر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’صفائی ستھرائی نہ صرف فٹبال کی ثقافت کا حصہ ہے بلکہ یہ جاپانی ثقافت کا بھی حصہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اکثر سنتے کہتے ہیں کہ ’فٹبال دنیا بھر کے ممالک کی تہذیب کا عکاس ہے‘، تاہم جاپانی معاشرے کا یہ اہم حصہ ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کراتی ہے کہ سب کچھ صاف ستھرا ہو، اور اس طرح کا عمل جاپانی شائقین کی جانب سے کھیلوں کے تمام ایونٹس میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
#Japanese fans cleaned up the area where they were seated after their #WorldCupRussia2018 encounter. What an example. How wonderful !! well done 👍🏾 #japan pic.twitter.com/i08zsCvQPn — Abdullah W Rajput (@AWRajput) June 20, 2018
اوساکا یونیورسٹی میں سماجیات کے پروفیسر اسکاٹ نارتھ کا کہنا تھا کہ اس بنیادی طرزِ عمل کا توسیعی حصہ ہے جو جاپانی بچوں کو درسگاہوں میں سکھایا جاتا ہے اور بچوں کو اپنے کلاس رومز اور ہال کو صاف کرنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس ہانگ کانگ میں ڈریگن کشتی رانی ریس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ناصرف تماشائیوں میں ریس سے مکمل لطف اندوز ہونے کے اقدامات کیے گئے تھے بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں ریس کے اختتام پر 80 کے قریب رضاکاروں نے 10 ہزار کے قریب پلاسٹک بوتلیں اکھٹی کی تھیں۔ | 1Real
| 2sp
|
دبئی 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اس خطے میں کافی مضبوط ٹیم ہے جن کو شکست دینا قطعی آسان نہیں لیکن پاکستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ کو آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گی ابوظہبی ٹسٹ میں مہمان ٹیم نے غیر معمولی حالات میں محض چار رنز سے کامیابی حاصل کر کے 141 سالہ تاریخ میں رنز کے اعتبار سے پانچویں قریب ترین فتح کو یقینی بنایا جو گیری اسٹیڈ کی اولین کامیابی بھی تھی جنہوں نے اگست میں مائیک ہیسن کی جگہ ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم کی کامیابی دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کا ذہن تبدیل کردے گی جو بہت اچھی اور اس خطے میں شکست کے اعتبار سے مشکل ترین حریف بھی ہے اور انہیں اسی وجہ سے اپنی کامیابی کی بہت زیادہ خوشی بھی محسوس ہو رہی ہے اور اب پاکستانی ٹیم انہیں آسان سمجھنے کی غلطی ہرگز نہیں کرے گی گیری اسٹیڈ کے بموجب انہیں توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم دبئی میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرے گی اور وہ بھی اس کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ نے بیرون ملک 1969ء کے بعد پاکستان کیخلاف کوئی سیریز نہیں جیتی لہٰذا اس نتیجے کو بدلنے کیلئے انہیں کہیں زیادہ محنت درکار ہو گی انہوں نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل پہلی اننگز میں 153 رنز بنا کر شاید ہی کوئی ٹسٹ میچ جیتا ہو لیکن ان کی ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی عادت کام آ گئی اور وہ کھیل کا یہی معیار دبئی میں بھی قائم رکھیں گے | 1Real
| 2sp
|
میڈرڈ(ویب ڈیسک) یورپیئن فٹبال لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا دلچسپ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا اور آخری منٹوں میں میدان میں اترنے والے لائنل میسی بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان کوپا کپ ڈل رے کے سیمی فائنل کا پہلا لیگ میچ بارسلونا کے ہوم گراونڈ پر کھیلا گیا۔ دو بڑی ٹیموں کے درمیان اس میچ کو دیکھنے کے لیے 92 ہزار سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم میں پہنچے۔کھیل کو ابھی شروع ہوئے صرف چھ منٹ ہوئے تھے کہ کریم بینزیما کے پاس پر لاکاس نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کو سبقت دلادی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے لیکن ہاف ٹائم تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے 57 ویں منٹ میں میلکم نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ کو اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے فارورڈ نے اپنی ہر ممکن کوشش کی۔63 ویں منٹ میں فٹنس مسائل سے دوچار لائنل میسی کو بھی میدان میں بھیجا گیا لیکن ان کی مہارت بھی کسی کام نہ آئی، اس طرح میزبان ٹیم کے کوچ کی تمام تدابیر کو رئیل میڈرڈ نے ناکام بنادیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گولز کی تعداد کو بڑھانے میں ناکام رہیں اور ایک ایک سے یہ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔ | 1Real
| 2sp
|
میکسیکو سٹی 14 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے ملک کے موجودہ اسٹار کھلاڑی لیونل میسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے اور وہ میچ سے پہلے کئی بار باتھ روم جاتے ہیں میراڈونا نے یہاں اتوار کو انٹرویو میں کہا کہ میسی لیڈر نہیں ہے میسی جیسے کسی کھلاڑی کو لیڈر بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے جو میچ سے پہلے 20 مرتبہ باتھ روم جاتا ہے وہ کوچ یا کھلاڑیوں سے بات کرنے سے پہلے پلے اسٹیشن پر ہوتے ہیں لیکن میدان پر آپ انہیں لیڈر بنانا چاہتے ہیں سابق فٹبالر نے اگرچہ مانا کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ وہ دنیا کے عظیم فٹبال کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن ان میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے سال 1986 میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی کپتانی میں ورلڈ کپ خطاب جیتا تھا لیکن میسی اپنی ٹیم کو اس کی قیادت میں بڑی کامیابی نہیں دلا سکے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میسی کو بھگوان بنانا چاہیے میسی بارسلونا کے لیے دل سے کھیلتے ہیں لیکن جب وہ ارجنٹینا کی جرسی پہنتے ہیں تو وہ الگ ہی کھلاڑی بن جاتے ہیں میراڈونا ان دنوں میکسیکو میں سیکنڈ ڈویژن کلب سنالوا کیلئے کوچنگ کر رہے ہیں میراڈونا نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اگر ارجنٹینا کے کوچ ہوتے تو ہمیشہ کہتے کہ صرف میسی پر ہی بھروسہ نہیں کرو انہوں نے کہا کہ اگر میسی کو آپ اس طرح سے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں جیسا آپ چاہتے ہیں تو ان سے قیادت واپس لے لیجیے عالمی کپ کے پہلے ناک آؤٹ راؤنڈ میں فرانس کے ہاتھوں ہارنے کے بعد سے میسی نے ارجنٹینا کے لیے تین دوستانہ میچوں میں بھی نہیں کھیلے ہیں اگرچہ دلچسپ ہے کہ گذشتہ ہفتے ہی برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے پرتگال کے رونالڈو پر میسی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی مانا تھا | 1Real
| 2sp
|
مکہ مکرمہ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر فٹبالر پال پوگبا نے عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ورلڈ کپ کیلئے فرانس کے 23 رکنی ٹیم کا حصہ اور فٹبال سیزن سے الگ ہوکر پال پوگبا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعاد ت حاصل کی پال پوگبا نے 30 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے میرے احساسات یہاں آکر کیا ہیں انہیں میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا سب کو یہاں آنے کی سعادت حاصل ہو آمین | 1Real
| 2sp
|
اِسٹاکہوم 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کے کھلاڑی جمی ڈورماس کو نسلی ریمارکس کرنے پر سخت تنقید کا سامنا بلکہ موت کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں یہ واقعہ فٹبال ورلڈ کپ کے میچ کے درمیان میں پیش آیا یہ ریمارکس29 سالہ جمی ڈورماس انِسٹاگرام اکاؤنٹ پر جرمنی کے 2-1 گول سے جیتنے کے بعد سوچی میں ہفتہ کو اس مقابلے کے بعد عوام کی رائے کے بعد اس قسم کے ریمارکس ظاہر کئے گئے جمی ڈورماس اپنے ریمارکس سے منہ پھیرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے نسل پرستانہ ریمارکس کرنے کیلئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں اس قسم کے الزامات کوئی میرے سر تھوپتا ہے تو میں اس کے نتائج کو بھگتنے کیلئے تیار ہوں لیکن مجھے فخر ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کیا ہوں اس قسم کے ریمارکس ڈورماس کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف دیئے گئے ہیں | 1Real
| 2sp
|
کتنی عجیب سی بات ہے کہ آپ کسی گرینڈ سلیم کا فائنل کھیل رہی ہوں اور آپ کے مدِمقابل آپ کی سگی بہن ہو۔ ایسا ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اورلگاتار ہوا جب وینس ولیمز اور سرینا ولیمز کا ٹینس کے گرینڈ سلیم فائنلز میں آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے ایسا ڈٹ کر مقابلہ کیا جیسے کسی حریف سےکیا جاتاہے۔ یہاںیہ بات تو طے ہی تھی کہ دونوںٹرافیاں ایک ہی گھر پر ہی جائیں گی۔
ولیمز سسٹرز کی کامیابیاں
ولیمز سسٹرز پیشہ ور امریکی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ وینس ولیمز (پیدائش 1980 ء) سات مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل کی فاتح (سنگلز) ہیں اور سرینا ولیمز (پیدائش26 ستمبر 1981)، تئیس بار گرینڈ سلیم ٹائٹل کی فاتح (سنگلز) ہیں۔ اوائل عمری سےدونوں کی تربیت ان کے والدین رچرڈ ولیمز اور اوکرین پرائس نے کی۔
دونوں کی مشہور مسابقت 2001ء کے یوایس اوپن سے لے کر 2017ء کے آسٹریلین اوپن سنگلز کے فائنلز کے دوران دیکھنے میں آئی۔ اس دوران دونوں کے درمیان 9 گرینڈ سلیم فائنلز میں ٹاکرا ہوا۔ ٹینس کی تاریخ میں دونوں پہلی کھلاڑی تھیں (مردو عورت میں) جو چار مسلسل گرینڈ سلیم فائنلز (2002 ءکے فرینچ اوپن سے لے کر2003 ءکے آسٹریلین اوپن تک ) میںمد مقابل آئیںاور چار وںفائنلز میں چھوٹی بہن سرینا ولیمز فاتح قرار پائی۔
2000ء سے 2016 ء تک17سالہ مد ت میں دونوں نے مجموعی طور پر 12 ومبلڈن ( وینس نے 5 اور سرینا نے 7 ) جیتے۔ دونوں نے2001ء کا آسٹریلین ویمن ڈبلز ٹائٹل جیت کر کیریئر ڈبلز گرانڈ سلیم جیتنے والی پانچویں اور کیریئر ڈبلز گرینڈ سلیم مکمل کرنے والی واحد جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے دو اولمپک گولڈ میڈلز 2008ء بیجنگ اور2012ء لندن اولمپکس بھی جیت رکھے ہیں۔ دونوں بہنوں کی جوڑی نے مل کر چار مسلسل گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل بھی حاصل کیے اور 7 جون 2010 کو دنیا کی نمبر ون جوڑی قرار پائیں۔ دونوں ٹینس کورٹ میں ہی مد مقابل نہیں رہیں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنےکیلئے شائقین میں بھی موجود رہتی تھیں۔
نمبر ون کی دوڑ
ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں کی کئی بار درجہ بندی کی گئی اور دونوں تنہا اور جوڑی کی صورت میں بھی ورلڈ نمبر ون رہی ہیں ۔ 2002ء کے فرینچ اوپن کے بعد وینس ولیمز اور سرینا ولیمز بالترتیب نمبر ون اور نمبر ٹو تھیں۔ ایسا دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ دو بہنیں درجہ بندی میں سرفہرست آئیں۔ 2010ء کے فرینچ اوپن کے دوران دونوں مشترکہ طور پر ویمنز ڈبل میںورلڈ نمبر ون تھیں۔ 21 جون 2010ء کو سرینا نمبر ون اور وینس نمبر ٹو ٹھہریں۔ پھر اگلے آٹھ سال تک ایسا ہی ہوتا رہا اور دونوں نمبر ون اور نمبر ٹو پر اپنی پوزیشن بدلتی رہیں۔ دونوں نے ویمنز ڈبل کے ساتھ ساتھ مکس ڈبلز اور اولمپک مقابلو میں بھی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا پرچم بلند کیا ہے۔
چار سال بعد مقابلہ
انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلے کے دوران وینس نے سرینا کو اسٹریٹ سیٹس میں3-6اور4-6 سے ہرایااور یوںوینس ولیمز کسی سنگلز مقابلے میں 4سال بعد اپنی چھوٹی بہن سرینا ولیمز کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں۔دونوں سابق عالمی نمبر ون کے درمیان 2014ءکے راجرز کپ کے میچ میں وینس نے چھوٹی بہن کے خلاف میچ جیتا تھا جس کے بعد سے ہمیشہ سرینا ولیمزہی کامیاب ہوتی رہیں۔ سرینا ولیمز انجری مسائل اور بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے طویل عرصے سے کورٹ سے دور تھیں اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے وہ پہلی مرتبہ مسابقتی ٹینس مقابلوں میں شریک ہوئیں۔
سرینا ولیمز کا اعزاز
خواتین ہو ں یا مرد، سرینا ولیمز کاشمار آل ٹائم گریٹ ایتھلیٹ میںکیاجاتاہے، جس فہرست میں جم برائون، محمدعلی ، مائیکل جورڈن ، جیکی اسٹیورٹ اور پیلے جیسے عظیم نام شامل ہیں۔
رچرڈ ولیمز کا کردار
ولیمز سسٹرز کی کامیابی میں ان کے والدرچرڈ ولیمز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے اوائل عمری سے ہی دونوں بہنوں کی تربیت شروع کردی تھی۔ آخر رچرڈ نے اپنی بیٹیوں کو ٹینس اسٹار ہی کیوں بنانا چاہا ۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ جب رچرڈ نے پر ورجنیا روزیچی کو ٹی وی پر ٹینس کھیلتے دیکھا تو انہوں نے 78 صفحات پر مشتمل ایک منصوبہ بنایا اور چار ، ساڑھے چارسالہ سرینا اوروینس کو ٹینس سکھانا شروع کردی اورانہیں پبلک ٹینس کورٹ لےگئے۔ جلدہی دونوں بہنوں نے شروپورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لے لیا۔ 1995ء میں رچرڈ نے دونوں کو ٹینس اکیڈمی سے نکال لیا اور خود کوچنگ شروع کردی۔
ولیمز سسٹرز کی آمدنی
وینس ولیمز کی تخمینہ شدہ خالص آمدنی95ملین ڈالر ہے جو ٹینس کی تاریخ میں دوسری بڑی کمائی ہےاور بےشک پہلے نمبر پر اس کی چھوٹی بہن سرینا ولیمز ہی ہے جو سال ِ گزشتہ کےکے اختتام پر 170 ملین ڈالر کی مالک تھیں۔
اپنی رائے سے آگاہ کریں فیس بک
ٹوئیٹر | 1Real
| 2sp
|
فٹ بال کے نام ور کھلاڑی لائنل میسی 24 جون 1987 کوارجنٹائن کے شہر روساریو میں پیدا ہوئے ان کے والد جارج میسی اسٹیل فیکٹری میں منیجراور فٹ بالر تھے میسی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ فٹ بال کے پیدائشی کھلاڑی ہیں تو غلط نہ ہوگا انہوں نے 4 برس کی عمر میں مقامی فٹ بال کلب گرینڈولی میں اس کھیل کی تربیت کے لیے داخلہ لیا جب وہ 6 سال کے ہوئے تو ان کے والد نے ان کا داخلہ روسیو کلب نیوویلز اولڈ بوائز میں کروایا میسی کےوالد ان داخلہ بارسلونا کے فٹ بال کلب میں کرانے کے خواہش مند تھے اس لیے 2000 میں انہیں اسپین بھیج دیا
2001 سے 2005 عالمی کپ میں وہ ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا یوتھ ٹیم سے وابستہ ہوئے اورتاحال اسی ٹیم کا حصہ ہیں ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے کے علاوہ 2011 سے ٹیم کے کپتان ہیں 30 سالہ لائنل میسی نے 2017 میں انتونیلا روکوزو سے شادی کی جن سے ان کے دو بچےتھے گومیسی اور ماٹیو میسی ہیں میسی کی قیادت میں ارجنٹائن 2014 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں دوسرے نمبر پر رہا جب کہ حال ہی میں اس نےروس میں ہونے والےعالمی کپ 2018 تک رسائی حاصل کی لائنل میسی 2009 میں پلیئر آف دی ایئر اور 2010 2011 اور 2012 میں مسلسل تین دفعہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں علاوہ ازیں وہ بارسلونا کو 8 بار اسپینش لالیگا چیمپئن شپ جتوا چکے ہیں پانچ بارکوپاڈی ریل چار بار یوئیفا چیمپئنز لیگ تین بار یوئیفا سپر کپ اورتین بار فیفا کلب ورلڈ کپ اپنے نام کرچکے ہیں اپنے حالات زندگی سے متعلق لائنل میسی نے خود نوشت تحریر کی ہے جوانہی کے الفاظ میں نذر قارئین ہے مجھے بچپن سے ہی فٹ بال سے خاص لگاؤ ہے میرے بڑےبھائی اورکزن فٹ بال کھیلتے تو میں بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتا والد صاحب نےفٹ بال سے میرا گہرا لگاؤ دیکھتے ہوئے چارسال کی عمر میں مجھے ابیندراڈو گرینڈولی کلب میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جو گھر کے قریب تھا 8 سال کی عمر میں مجھے نیوویلز کے اولڈ بوائز کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا
13 سال کی عمر میں مجھے اسپین کے شہر بارسلونا بھیج دیا گیا اور میں کم عمری میں ہی بار سلونا کلب میں شامل ہوگیا فٹ بال کیرئیر کی آغاز میں مجھے کئی مشکلات درپیش رہیں ہارمونز کے مسئلے کی وجہ سےمیرا قد دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں خاصا کم تھا اور میں سب سے چھوٹا لگتا تھا بارسلونا کی فرسٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنا میرا خواب تھا بارسلونا آنے کے بعد میرے والد نے ماشیا دی کین پلینز (بارسلونا کی یوتھ اکیڈمی میں میراداخلہ کروایا ابتدائی دو سیزن میں مجھے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا امیگریشن مسائل اورڈبیو میچ میں زخمی ہونے کے باعث کئی ماہ تک کھیل میں حصہ نہ لے سکا جب میں 16 سال کا ہوا تو ٹیم انتظامیہ نے مجھے بتایا کہ میں اب پروفیشنل فٹ بالر بن گیا ہوں میری انٹری بارسلونا کی فرسٹ ٹیم میں ہوگئی اس ٹیم کی طرف سے پرتگال کے فٹ بال کلب پورٹو کے خلاف میرے کیرئیر کا پہلا میچ تھا جو لزبن میں کھیلا گیا سترہ سال کی عمر میں میں نےاسپینش لالیگا میں بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے الباسٹ ایف سی کے خلاف اپنے کیرئیر کا پہلا گول کیا میں بارسلونا کی جانب سے گول کرنے والا سب سے کم عمر کھلاڑی تھا میری خواہش اپنے ملک ارجنٹائن کی جانب سے کھیلنے کی تھی جب میں 16 برس کا ہوا تو مجھے انڈر 21 ٹیم کے قومی اسکواڈ میں طلب کیا ہماری ٹیم نے نیدرلینڈ میں 2005 انڈر20 ورلڈ کپ جیتا میرے پہلے بیٹے کی ولادت نے میرے شب و روز کو بدل کر رکھ دیا مجھے اب بھی اس کھیل سے پیار ہے لیکن جب میچ ختم ہوجاتا ہے تو میں اپنا سارا وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارتاہوں صبح سویرے میں اپنےبڑے بیٹے تھیاگو میسی کو کنڈر گارٹن چھوڑنے کے بعد کلب میں ٹریننگ کرتا ہوں میرے والد ہرمیچ کے بعد میری کارکردگی کا جائرہ لیتےہوئے اس پر تبصرہ کرتے ہیں وہ مجھے زیادہ بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہیں
میں ذاتی ایوارڈ اعزازت اور تعریف و توصیف کے لیے نہیں کھیلتا میرا کھیل صرف اپنے ملک اور ٹیم کے لیے ہوتا ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں اپنی ٹیم اور ملک کو فتح سے ہم کنار کرایا
| 1Real
| 2sp
|
کیف 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست 1-3 سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا یوکرین کے شہر کیو کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے مجموعی طور پر 13 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جب کہ مخالف ٹیم لیور پول نے آخری مرتبہ 2005 میں ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی تھی ریال میڈرڈ کی جانب سے گیراتھ بیل نے 2 گول کیے جب کہ لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پہلے ہاف میں ہی اسٹار فٹبالر محمد صلاح زخمی ہونے کے بعد میدان باہر ہوئے کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے 50 ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بیننزیما نے نے گول کیا جس کے 4 منٹ بعد ہی لیور پول کے سادیومانے نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا ریال میڈرڈ کی جانب سے گیراتھ بیل نے کھیل کے 63 ویں اور 82 ویں منٹ میں یکے بعدیگرے 2 گول کر کے لیول پول کی شکست کو یقینی بنایا مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی لیور پول پر 1-3 کی برتری برقرار رہی ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے سپورٹرز نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے محمد صلاح کے زخمی ہونے پر لیور پول کے حامی تماشائی جذباتی ہوگئے اور کئی آبدیدہ بھی دکھائی دیئے | 1Real
| 2sp
|
رونالڈو صلاح اور موڈرچ میں بہترین کھلاڑی کا مقابلہ
لندن21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) یوئیفا نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے حتمی تین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور ایوارڈ کے لیے کرسٹیانو رونالڈو محمد صلاح اور لوکا موڈرچ میں مقابلہ ہو گا ان تین کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب چیمپیئنز لیگ اور یوروپا لیگ کھیلنے والی 80 ٹیموں کے کوچز کے علاوہ یوئیفا کی اسوسی ایشن میں شامل 55 صحافیوں کی جانب سے دیے گئے ووٹوں کی روشنی میں کیا گیا گزشتہ دو سیزن سے یہ ایوارڈ جیتنے والے موڈرچ اور رونالڈو نے رواں سال رئیل میڈرڈ کے لیے لگاتار تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتی جبکہ رونالڈو لگاتار چھٹے سال چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے موڈرچ نے ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کروشیا کو فائنل تک پہنچایا اور گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے محمد صلاح نے انگلش فٹبال کلب لیورپول کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن میں 44 گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک رسائی دلائی انٹوئن گریزمین اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے جنہوں نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے لیے یوروپا لیگ جیتنے کے بعد ورلڈکپ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ بارسلونا کے لیونل میسی پانچویں نمبر پر رہے اس ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان 30 اگست کو ہوگا
| 1Real
| 2sp
|
جواب میں اس شخص نے انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کو لیگل نوٹس
ممبئی 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی روڈ سے گذرتے ہوئے ایک شخص ارہان سنگھ نے اپنی کار سے ایک پلاسٹک
تھیلی سڑک پر پھینک دی اسی وقت بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی اپنی کار میں سے گذر رہی تھیں انہوں نے اپنی کار ونڈو کا شیشہ اُتارا اور ارہان سنگھ کو کوڑا پھینکنے پر ڈانٹ دیا اس واقعہ کی ویڈیو ویراٹ کوہلی کی جانب سے سوشیل میڈیا پر ڈال دی گئی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ارہان سنگھ نے کہا کہ ان کے قانونی مشیر اس واقعہ پر ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو قانونی نوٹس جاری کی ہیں چونکہ جو اب ان کے ہاں سے مطلوب ہے چنانچہ وہ اس بارے میں کوئی مزید تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں اس ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر کئی ملین افراد نے مشاہدہ کیا اور مختلف تبصرے بھی کئے انٹرنیٹ کے زیادہ تر تبصروں میں مبصرین نے انوشکا شرما کے لہجہ کو مغرور غیرشائستہ اور بدتمیزی سے تعبیر کیا ساتھ ہی کئی افراد نے اداکارہ کی تائید میں بھی بیان دیا مرکزی وزیر کرن رجیجو نے شہری ذمہ داری کو سماجی اخلاقیات کے مساوی قرار دیا ویراٹ کوہلی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ارہان سنگھ نے کہا کہ غلطی سے ان کی کار سے کوڑا گر گیا تھا لیکن وہ کوڑا لکژری کار میں بیٹھی ہوئی انوشکا کی زبان سے نکلے الفاظ سے بدرجہ بہتر ہے
| 1Real
| 2sp
|
کلثوم جہاں
فٹ بال میں متعدد مسلمان فٹ بالرزکی حکم رانی قائم ہے۔ان میں محمدصلاح ،پاؤل پوگبا،سیدومانے،مسعوداوزل ،کریم بن زیما، زین الدین زیڈان ، فرینک ریبری ، ایڈن زیکو، یحییٰ،کولوطورے، ریاض مہریز،نکولس انیلکا سمیت دیگرفٹ بالرزاپنے کارناموں سےدنیا بھر میں اپنےمداحوں کے دل و دماغ پر بھی حکومت کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان مسلم کھلاڑیوں نے بین الاقومی مقابلوں کے دوران بھی اسلامی روایات کو قائم رکھا ہوا ہے اورکھیل کے میدان میںاپنی جیت کا جشن،سجدےمیںگرکر اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے چند کھلاڑیوں کاتذکرہ نذر قارئین ہے۔
نعیم (محمدعلی عمار )
پہلے مسلمان فٹ بالراسپین سے تعلق رکھنے والے نعیم کا اصل نام محمد علی عمار ہے ۔ وہ پانچ برس تک انگلش پریمیئر لیگ کے کلب ٹوٹہنم ہاٹ اسپر سے وابستہ رہے۔ ان کی وجہ شہرت 1993میںاے ایف کپ کے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی کے خلاف ہیٹ ٹرک تھی، جس میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نےٹوٹنہم کو مانچسٹر سٹی کے خلاف 2-4 سےکامیابی دلائی تھی۔ نعیم نے ٹوٹہنم ہاٹ اسپرکو ایف اے کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ بارسلونا کو کوپا ڈیل رے چیمپئن بنوایا۔ محمد صلاح
محمد صلاح کا تعلق مصر سےہے، ان کا پورا نام محمد صلاح غالی ہے۔صلاح نے جون 2017 میں انگلش پریمیئر کلب لیور پول جوائن کی اور 10برس بعداسے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔ اس سے قبل محمد صلاح نے لیور پول کو پورٹو کلب کے خلاف0-5سے کامیابی دلائی۔محمدصلاح نے2017-18 میں انگلش پریمیئر لیگ کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈحاصل کیا۔کھیل میںان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں ’’گول مشین ‘‘کا خطاب دیا گیا ہے۔ ان کےشاندار کھیل کی بہ دولت مصرنے 2018میںہونے والےفیفا ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی۔
پاؤل پوگبا
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سینٹرمڈفیلڈر پاؤل پوگباکا شمار دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرزمیں ہوتا ہے ۔25سالہ فرانسیسی نژاد فٹ بالر کا تعلق گنی سے ہے۔ان کی والدہ مسلمان تھیں، بعد ازاں پاؤل نے بھی اسلام قبول کرلیا۔ پاؤل نے اطالوی کلب، یوونٹس فٹ بال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کو چارمرتبہ متواتراطالوی سیریز اے، دو بار کوپا اٹالین کپ اوردوبار سپر کوپا اٹالین ٹائٹلزمیں کامیابی دلوائی۔ 2013 میں انہوں نےگولڈن بوائےاور2014میں براوو ایوارڈحاصل کیے۔انہیں اپنے کلب کو 2015یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں رسائی دلانے پر 2015 میں’’ یوئیفا ٹیم آف دی آئیر‘‘ میں نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے پہلی بار 2014فیفاورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے نائیجریا کے خلاف پہلا گول کیاٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمنس پر ان کو بیسٹ ینگ پلیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پاؤل نے 2016 یوئیفا یورو کپ میں فرانس کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سیدومانے
سیدو مانے، انگلش کلب لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے دوسرے مسلمان فٹ بالر ہیں ۔سیدومانےنے یوئیفاچیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی کو آؤٹ کلاس کرنے میں اہم کردار اداکیا اور لیور پول کو 10 سال بعد یوئیفاچیمپئنز لیگ کے ٹاپ فور میں پہنچایا۔ 2015 میںا نہوں نے ساؤتھمپٹن کوایشٹن ویلا کے خلاف 1-6 سے کامیابی دلائی اورصرف دو منٹ 56سکینڈمیں تیز ترین ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔سیدو مانے 2016 میں لیورپول کلب سے وابستہ ہوئے اور تاریخ کے مہنگے ترین افریقی پلیئر بنے۔2012 اولمپکس، 2015 اور 2017 افریقن کپ آف نیشنز میں سنیگال ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
زین الدین زیڈان
دنیا کے نام ور فٹ بالر،زین الدین زیڈان کا شمار فرانس کےلیجنڈکھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔انہیں 2001 میںتاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ انہیں 34سال کی عمر میں فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال جیتنے کا اعزاز ملا۔زیڈان 1998میںورلڈ کپ اور 2000میں یورو کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ الجرائزی نژاد فٹ بالر،کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد 2014 سے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ میں منیجرکے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ اپنےکلب کو لالیگا ،سپر کوپا ڈی اسپین، دو باریوئیفا چیمپئنز لیگ،دو باریوئیفا سپر کپ اوردو بار فیفا کلب ورلڈ کپ جیتنےکا اعزاز دلواچکے ہیں۔ اس کے علاوہ زین الدین زیڈان2017 میںگلوب اسکورر ایوارڈ اور ورلڈ اسکورر میگزین ورلڈ منیجر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔
مسعود اوزل
انگلش پریمیئر لیگ میں تہلکہ مچانے والے ترک نژادمسلمان فٹ بالرکا تعلق جرمنی سے ہے۔وہ قومی ٹیم کےساتھ ساتھ انگلش فٹ بال کلب، آرسنل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ،ورڈیر بریمین اور شالکے 04کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔جرمن مڈفیلڈر 2014 میں فیفاورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کے ٹیم اسکواڈ میں شامل تھے انہوں نے ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسعود نے2010 میں فیفا ورلڈ کپ اور2016 میں انگلش پریمیئر لیگ اور ٹاپ اسسٹ پروائیڈرکے ایوارڈز اپنے نام کئے۔وہ آرسنل کو تین بار ایف اے کپ ،ایف کمیوینٹی شیلڈٹائٹلز جتواچکے ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے ریال میڈرڈ کو2011-12 لالیگا ،2010-11کوپا ڈیل رے، 2012سپر کوپا ڈی اسپونئیل چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کریم بن زیما
الجزائرکے مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی کھلاڑی، کریم بن زیماکا پورا نام کریم مصطفیٰ بن زیما ہےجو ’’اسٹرانگ اینڈ پاور فل‘‘اور میچ وننگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریم، 2011، 2012 اور2014 میں فرنچ پلیئر آف دی آئیر کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نےچار مرتبہ فرنچ لیگ، فرنچ کپ،دو بار سپر کپ،دو بار اسپینش لیگ، دوبار اسپینش کپ، اسپینش سپر کپ، دو بار یوئیفا چیمپئنز لیگ،دو بار یوئیفاسپر کپ،دو فیفا کلب ورلڈ کپ اوریورپین ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔
فرینک ریبری
فرینک ریبری جرمن کلب بائرن میونخ کی جانب سے کھیلتے ہیں۔انہوں نے 2002میں اسلام قبول کرکے اپنا مسلم نام ’’بلال یوسف محمد‘‘ رکھا۔2004 میںواحبہ نامی خاتون سے شادی کی، جن کا تعلق الجزائرسےہے۔وہ فرانسیسی کلبزیونین اسپورٹیو ڈی بولونگ(یو ایس بولونگ)،اولمپکو الیز،اسٹیڈ بریسٹوئیس،ڈی میٹز فٹ بال کلب،ٹرکش کلب گلاٹسٹارےاورفرنچ کلب اولمپکو ڈی مارسیلی کی نمائندگی کرچکےہیں۔انہیں2013 میںفیفا بیلن ڈی اور ایوارڈکےلیےدنیائے فٹ بال میںحکم رانی کرنے والے لائنل میسی اور کرسٹیانورونالڈو کے ساتھ شارٹ لسٹ میںشامل کیا گیاتھا ،جس میں انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ پہلے فٹ بالر ہیں جس کو تین بار’’ جرمن فٹبالر آف دی ائیر‘‘اور’’فرنچ پلیئر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ ملا۔ وہ یوئیفا بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
ریاض مہریز
الجزائر کے فٹبالر ریاض مہریز نے اپنے جارحانہ کھیل سےلیسٹر سٹی فٹبال کلب کوپہلی بارانگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بنوایا۔انہوںنےرواں سال’’ سپر اسٹار مسلم ان اسپورٹس ‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فرانس میں پیدا ہونے والے فٹ بالر نے الجزائر فٹ بال ٹیم سے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیااور 2014کےورلڈ کپ میں پہلی بار الجزائر کی نمائندگی کی۔ انہیں پریمیئر لیگ ٹیم آف دی ائیر، لیسٹر سٹی پلیئر آف دی ایئر ، بی بی سی افریقین فٹ بالرآف دی ائیر، الجزائرفٹ با لر آف دی ائیر سمیت کئی ایوارڈزسے نوازاجاچکا ہے۔
سمیع خدیرا
جرمنی کے کھلاڑی سمیع خدیرا 2014 فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوںنے میزبان برازیل کی ٹیم کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور جرمنی کو فائنل میں پہنچایا۔ وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کو لالیگا،دو بارکوپا ڈیل رے، سپر کوپا ڈی اسپین، یوئیفا چیمپئنز لیگ، یوئیفا سپر کپ اور فیفا کلب ورلڈکپ جتواچکے ہیں۔
یحییٰ طورے
یحییٰ طورے کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے۔انہوں نے مانچسٹر سٹی کوانگلش پریمیئر لیگ میںپہلی بار چیمپئن بنوایا۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے علاوہ ہسپانوی کلب بارسلونا، مناکوفٹبال کلب ،یونانی اولمپکوکی نمائندگی کی ۔یحییٰ نے 18سال کی عمر میںپروفیشنل فٹ بال کھیلنا شرع کی اورآئیوری کوسٹ کی جانب سے اب تک 100سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 2015 میں آئیوری کوسٹ کی قیادت کرتے ہوئے دوسری بار افریقن کپ آف نیشنز جتوایااور افریقن پلیئر آف دی ائیرکا اعزاز حاصل کیا۔
کولوطورے
کولوطورے، یحییٰ طورے کےبڑے بھائی ہیں اورانگلش کلب آرسنل، مانچسٹر سٹی، لیورپول اور سیلٹک فٹبال کلبز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ وہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سیلٹک فٹبال کلب میں ٹیکنکل اسسٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں،جب کہ قومی ٹیم کی کوچنگ اسٹاف کے ممبر بھی ہیں۔ کولوطورے آئیوری کوسٹ کی جانب سےسب زیادہ میچز کھیلنے والے دوسرے پلیئر ہیں۔ مانچسٹر یونائٹیڈ، لیور پول اور اسکاٹش فٹ بال کلب کو چیمپئن بنوایا۔
ایڈن زیکو
بوسنیااور ہرزیگوویناکے اسٹرائیکر، ایدن زیکو کا شمار فٹ بال کے بہترین مسلمان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ 2015سے اٹلی کے فٹ بال کلب، روما کی نمائندگی کررہے ہیں۔دو بار پریمئیر لیگ ٹائٹلز،ایف اے کپ،فٹبال لیگ کپ، ایف اے کمیونٹی شیلڈجیتی۔واضح رہے کہ ایڈن زیکو نے پہلی بار قومی ٹیم کو 2014ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے میںنمایاں کردار ادا کیاتھا۔وہ 2014فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ٹاپ اسکورر میں دوسرے نمبر پر تھے۔
نکولس انیلکا
فرانس کے سابق فٹ بالرنکولس انیلکانے 16برس کی عمر میں اسلام قبول کیا اوراپنانام عبدالسلام بلال رکھا ۔39سالہ فرانسیسی فٹ بالرنےپیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) ، آرسنل، ریال میڈرڈ،لیور پول، مانچسٹرسٹی،چیلسی، بولٹن ونڈرزسمیت کئی یورپی کلبز کی نمائندگی کی۔ نکولس انیلکاکو انگلش پریمیئر لیگ 2008-09سیزن کے ٹاپ اسکور ر ہونے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مارونے فیلانینی
بلیجیئم سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر،مارونے فیلانینی انگلش پریمیئر لیگ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے پہلے مسلمان فٹ بالر ہیں،جنہیں2016-17کے سیزن میں سندرلینڈ کے خلاف میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈکا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2013 سے دنیا کے مہنگے ترین کلب مانچسٹر یونائٹیڈ سے وابستہ ہیں ،اورمانچسٹر یونائٹیڈ کو ایف اے کپ اور یورپا لیگ ٹائٹل جتوایا۔
ان کے علاوہ جن فٹبالرز نے اپنے کھیل سے تہلکہ مچایا ان میں فرانسیسی اسٹرائیکر موسیٰ ڈیمبلے، مالی کےاسٹرائیکر فریڈرک عمر کانوتے،چلیسی کےسینگالی فٹبالر ڈیمبابا، بیلجیئم مڈفیلڈرکے ایڈن ہیزرڈ،جو چیلسی سے کھیلتے ہیں، انگلش کلب نیوکاسل کے سینگالی فٹبالر پالپس ڈیمباسیسے، گھانا کے سلیمان علی یعنی سلی علی منتاری ،اسکاٹ لینڈ کے چیلسی سے کھیلنے والے اسلام فیروز، نیوکاسل کے فرانسیسی فٹبالر حاتم بن عرفہ، فرانسیسی کلب لیل کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے سولومن کالو،آرسنل کے فرانسیسی فٹبالر ابودیابی، بارسلونا کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم افیلے،ہالینڈ ہی کے رابن وان پرسی،آرسنل کے فرانسیسی فٹبالر بکار ی سانا، کرسٹل پیلس کے مراکشی فٹبالرمارونےچماخ،جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ سے کھیلنے والے ترکی کے نوری شاہین، ویلنشیا کے فرانسیسی فٹبالر عادل رامی،گھانا کے فرانسیسی کلب مار سے کھیلنے والے آندرے آئیو، ویسٹ بروموچ البین کے یوسف مولمبا، ابرڈین سے کھیلنے والے ویلز کے جیزن براؤن، سینگال کے ہنوورے سے کھیلنے والے مامے بیرام دیوف، بلیک برن روورز کے ترک فٹبالر کولن کاظم رچررڈ،ایورٹن کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے اورنا کونے ، ویگن کے اومانی گول کیپر علی حبشی،برونڈبائی سے ہالینڈ کے ڈیفینڈر خالد بولاروز،لیورپول کے فرانسیسی فٹبالر علی سیدکو،کوئنز پارک رینجرز کے سینگالی ارمند ترورے، مالی کے محمد ودیارا، لوکو موٹیو ماسکو کے فرانسیسی فٹبالر لسانا دیارا، انگلش پریمیئر لیگ بورن ماتھ کے بوسنیائی گول کیپر سمیر بیگووچ اور فلہیم کے فرانسیسی فٹبالر ابوبکر کماراودیگرکئی مسلم پلیئرز شامل ہیں۔ | 1Real
| 2sp
|
کروشیا کے بورنا کوریک نے ان کو شکست دے دی
ہالے (سوئٹزرلینڈ) 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) اے ٹی پی ہالے گراس مقابلہ میں راجر فیڈرر کو کروشیا کے کھلاڑی بورنا کوریک نے 7-6 (8/6) 3-6 6-2 سے شکست دے کر ان کے کیریئر کے 99 رینک پر لاکر روک دیا اس شکست کے ساتھ ہی رینکنگ میں نمبر ون اے ٹی پی پوزیشن حاصل کرنے سے بھی محروم رہ گئے اس شکست کی وجہ سے وہ جرمنی سے مقابلہ میں 10 واں مقام حاصل کرنے کے موقع سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں فیڈرر نے ابتدائی نصف حصہ میں برابری پر تھے لیکن دوسرے نصف حصہ میں کوریک نے انہیں شکست دے دی اسی دوران راجر فیڈرر نے اے ٹی پی مقابلے سیریز کے فائنل مقابلے میں اپنے حریف ڈینس کوڈلہ کو 7-6(7/1) 7-5 سے ہرا دیا اتوار کو اس ٹائٹل پر سوئٹزرلینڈ سے قبضہ کرلیا اور فیڈرر کی یہ سعی دراصل ان کی ورلڈ نمبر ون پوزیشن کی دسویں کامیابی ہے اس جیت پر انہوں نے کہا کہ وہ اس جیت پر بے حد خوش ہیں اور یہ میچ دراصل ومبلڈن کی تیاری کا ایک تسلسل ہے اور وہ ایک بہترین کھیل کھیلنے کے متلاشی ہیں مجھے اُمید ہے کہ میری فائنل تک رسائی بہ آسانی ہوجائے گی فیڈرر نے صرف 90 منٹ کے اندر ہی اپنا نشانہ حاصل کرلیا اور 109 والے رینک کوڈلا کو مزید پیش قدمی سے 2-0 سے مزید آگے بڑھنے سے روک دیا
| 1Real
| 2sp
|
دبئی 21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں ہند پاک میچ کے آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئےایشیاکپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے ٹورنمنٹ 15 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلاجائے گا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ٹکٹیں 750 550 300 150 درھم میں فروخت ہوئے ٹورنمنٹ میں پاکستان ہندوستان سری لنکا بنگلہ دیش افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی ٹورنامنٹ 1 تا 28 ستمبرکھیلا جائے گا | 1Real
| 2sp
|
لندن 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا ہے کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 30 30 فیصد جرمانہ کیا گیا آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے میدان پر موجود امپائرز پال رائفل راڈ ٹکر اور فورتھ امپائر روب بیلی کی جانب سے سرفراز کی زیر قیادت ٹیم پر مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کروانے پر جرمانہ کی سزا سنائی آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی اوور 10 10 فیصد جبکہ کپتان کو دوگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 12 ماہ کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا | 1Real
| 2sp
|
لاہور 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید کو فون کر کے پاکستان سوپر لیگ اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان سیریز کی تجویز دے دی شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا ہندوستان ایک قدم آگے بڑھے ہم دو قدم آئیں گے وزیراعظم عمران خان اعلان کے بعد کرکٹ کے ذریعے پاک ہندوستان تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں نظر آنے لگیں عمران خان کی دعوت پر پاکستان آنے والے سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی واپس جا کر کرکٹ کے ذریعے محبت کا پیغام بھجوا دیا سابق ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ نے حکومتی سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاک ہندوستان کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا نوجوت سدھو نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور چنئی سوپرکنگ کے درمیان تین میچز کی سیریز کرانے کی تجویز دے دی دونوں میں طے پایا کہ نوجوت سدھو بی سی سی آئی جبکہ فیصل جاوید پی سی بی سے بات کریں گے فیصل جاوید کہتے ہیں معاملات فائنل ہونے پر وینیو اور تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا فیصل جاوید نے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت پر سدھو کو عمران خان کی جانب سے شکریہ کا پیغام پہنچایا انھوں نے کہا کہ سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا شاہد آفریدی نے بھی نوجوت سدھو کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا ہے ٹویٹ میں شاہد نے کہا دونوں ملک امن قائم کرکے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں | 1Real
| 2sp
|
جکارتہ ۔20اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمز میں پاکستان کی فٹبال ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیپال کو 1-2 سے شکست دے کر 44 سال سے قائم جمود کو توڑا ہے۔جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں فٹبال کے مقابلوں میں پاکستان کا میچ میں آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور12ویں منٹ میں شہباز یونس کی غلطی کے سبب ٹیم نے اون گول کر کے نیپال کو برتری دلا دی اور خود 0-1 کے خسارے میں چلی گئی۔بیکاسی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ کے پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں مقابلہ برابر نہ کر سکی جبکہ نیپال کو برتری دگنی کرنے کے چند مواقع ملے لیکن وہ بھی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔تاہم دوسرے راؤنڈ میں ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دو گول اسکور کر کے نیپال کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے 54ویں منٹ میں محمد بلال نے گول اسکور کر کے مقابلہ برابرکیا جبکہ کھیل کے 72 ویں منٹ میں صدام حسین نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کی فٹبال ٹیم نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں کوئی میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے کیونکہ اس نے آخری مرتبہ 1974 میں کوئی فٹبال میچ جیتا تھا۔یہ پاکستان کی فٹبال ٹیم کی ایشین گیمز میں محض تیسری کامیابی ہے اوروہ اس سے قبل صرف دومرتبہ 1954 اور1974 میں ایک فٹبال میچ جیت سکی تھی۔دیگر مقابلوں میں کبڈی اور ٹینس میں ٹیم کامیاب رہی لیکن سوئمنگ، شوٹنگ اور ریسلنگ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔کبڈی ایونٹ میں پاکستان مینز ٹیم نے گروپ میچ میں ملائیشیا کو 17 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے شکست دی۔ٹینس کے مقابلوں میں بھی پاکستان نے کامیاب آغاز کیا جہاں عقیل خان اور عابد علی نے مینز سنگلز کے ابتدائی میچز جیت لیے۔ریسلنگ کے کھیل میں پاکستانی پہلوانوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ریسلرز محمد بلال، مدثر حسین اور عبدالرحمان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔شوٹنگ، تیراکی اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں بھی پاکستانی ایتھلیٹ ابتدائی میچز میں ہی شکست سے دوچار ہوئے۔ | 1Real
| 2sp
|
فیفا ورلڈ کپ
رونالڈو سے پرتگال کو قوی توقعات
سارنسک۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کے لئے پرتگال اور ایران کا مقابلہ ہونے والا ہے جس میں سارے شائقین کی توقعات کریسٹیانو رونالڈو پر لگی ہوئی ہے اور ایرانی شائقین کی توقعات پرتگال کے سابق کوچ اور ایران کے موجودہ مینیجر کارلوس کویروز میں ٹکی ہوئی ہیں۔ کارلوس اور رونالڈو کا ساتھ چار ورلڈ کپ سے ہے اور رونالڈو سے ان کی ملاقات 2003ء سے ہے جبکہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے ایک نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے پہلی بار حصہ لیا تھا۔ 65 سالہ کارلوسنے پہلی دفعہ الیکس نرگوسن جو ریئل میڈرڈ کے انچارج ہے، کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران رونالڈو نے بھی 2009ء کلب میں داخلہ لیا تھا جہاں پر کارلوس سے ان کی ملاقات ہوئی، لیکن 2010ء ورلڈ کپ دوسرے راؤنڈ میں پرتگال کی شکست کے بعد رونالڈو اور کارلوس میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے کیونکہ رونالڈو نے شکست کی ذمہ داری کارلوس کے سَر ڈال دی تھی۔ چار سال قبل پرتگال کو برازیل کے ساتھ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن روس کے فیفا ورلڈ کپ کے مقابلوں میں رونالڈو ویسے جملہ 4 گولس بناکر اپنی ٹیم کو استحکام بخشا ہے۔ مراقش کی شکست کے بعد گروپ بی میں اسپین کے ساتھ پرتگال کے 4 پوائنٹس کے ساتھ اوپر ہے چنانچہ رونالڈ نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم گروپ بی میں اپنی محنت اور کارکردگی کے باعث اپنے مقام کو برقرار رکھیں گے اور ہاں اگر ہم ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں پر کھیل سے باہر ہوجانے کا خطرہ محسوس ہورہا ہے تو اس بارے میں سوچا جائے گا۔ گولڈن بوٹ ایوارڈ ( جو اچھا اسکور کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے) کو حاصل کرنے کیلئے رونالڈو اور رومیلو لوکاکو کے درمیان سخت مسابقت درپیش ہے۔ ارجنٹینا جو گروپ ڈی میں سب سے آخر میں ہے۔ اس کے کھلاڑی لائنل میسی گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے خارج ہوچکے ہیں۔ پرتگال کے 33 سالہ کوچ فرنانڈو سانٹیوز نے اپنی قابلیت اور مدبرانہ صلاحیت سے اپنی ہر ٹیم کو جتانے کیلئے وثیقہ برداشت نہ چھوڑنے کا تہہ کرلیا ہے۔ اے ٹیکو ماڈریڈ کوچ ڈیکو ساتم دن، سابق ارجنٹینا کے میڈ فیلڈر نے اپنے یہاں میں کہا ہے کہ وہ کارکردگی کے لحاظ سے رونالڈو کو میسی پر ترجیح دیتے ہیں۔ سیام ون نے مزید کہا کہ میسی بہترین کھلاڑی اس کے لئے ہیں کہ وہ اعلیٰ درجہ کے کھلاڑیوں میں ہمیشہ گھرے رہتے ہیں (بارسلونا میں)۔ پرتگال ٹیم کے گول محافظ کھلاڑی پے پے جو ریئل میڈرڈ میں رونالڈو کے ساتھ رہے ہیں کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ رونالڈو جیسا کھلاڑی ان کی ٹیم میں شامل ہے۔ | 1Real
| 2sp
|
تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption سرفراز احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا کوئی میچ چل رہا تھا۔ سنیل گواسکر کمنٹری مائیک پہ تھے۔ گفتگو ہو رہی تھی ٹی ٹؤنٹی لیگز کے اثرات پہ اور ساتھی کمنٹیٹر کا یہ کہنا تھا کہ آئی پی ایل نے انڈیا کے لیے سلیکشن کے آپشنز بڑھا دیے ہیں اور کئی ایک اچھے پلئیرز دیے ہیں۔
سنیل گواسکر پوری بات سننے کے بعد گویا ہوئے، 'بجا کہا کہ کئی ایک اچھے پلئیرز ان ٹی ٹؤنٹی لیگز نے پیدا کیے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ ٹی ٹؤنٹی کا بہترین پلئیر بھی ون ڈے کا اچھا پلئیر نہیں بن سکتا، نہ ہی ون ڈے کا اچھا پلئیر ٹیسٹ کا کھلاڑی بن سکتا ہے۔ جب کہ ٹیسٹ کرکٹ جو پلئیر پیدا کرتی ہے، ان میں پوری صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ مختصر فارمیٹ کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔'
سنیل گواسکر کی یہ تھیوری ہرگز کسی مفروضے پہ مبنی نہیں ہے۔ ریاضیاتی پیمانے سے ہی جانچا جائے تو تین گھنٹے کے کھیل میں ماہر پلئیر کے لیے واقعی یہ مشکل ہوتا ہے کہ وہ آٹھ گھنٹے کے کھیل میں اپنے مزاج پہ قابو رکھ سکے۔
اسی بارے میں مزید پڑھیے
پاکستانی بیٹنگ مکمل ناکام، کیویز کی 123 رنز سے جیت
اظہر علی اور اسد شفیق 'بڑے' ہو گئے
ایک دن کے کھیل کا ماہر جب پانچ روزہ کرکٹ میں اترے گا تو اس کے لیے بھی اپنے اعصاب مجتمع رکھنا بہت دشوار ہو گا۔
پاکستان کرکٹ نے بہرطور اس مروجہ دانش کے برخلاف ٹی ٹؤنٹی کو بنیاد بنا کر ون ڈے اور ٹیسٹ کی نہ صرف ٹیمیں تشکیل دے دیں بلکہ کپتانی کے ساتھ بھی یہی برتاؤ کیا۔
سرفراز احمد ٹی ٹؤنٹی کے بہترین کپتان ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت جب انہوں نے سنبھالی تو بجا طور پہ ٹی ٹؤنٹی میں آفریدی کے بعد انہیں قومی ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ بالکل درست تھا۔ رینکنگ بھی اس کی دلیل ہے۔
جب ون ڈے ٹیم اظہر علی سے سنبھل نہیں پا رہی تھی تو ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور بھی سرفراز کو تھمانے کا فیصلہ ہوا۔ یہ فیصلہ بھی گزشتہ دو سال میں اپنی درستگی کا ثبوت دے چکا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی کارکردگی گزشتہ پانچ سال سے خاصی بہتر رہی ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption قیادت ملنے کے بعد اب تک سرفراز احمد نے پانچ ٹیسٹ سیریز میں سے دو میں جیت حاصل کی ہے
مگر ون ڈے کے ساتھ ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی اظہر علی سے لے کر سرفراز کو دے دی گئی۔ مینیجمنٹ کا خیال تھا کہ ہر فارمیٹ میں یکساں کپتان کی موجودگی سے ڈریسنگ روم کا ڈسپلن برقرار رہے گا اور دھڑے بندی نہیں ہو گی۔
یہ موقف اصولی طور پہ بالکل درست تھا کہ تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان کی موجودگی سے ڈریسنگ روم میں غیر نصابی سرگرمیوں کی بیخ کنی ہو گی مگر یہ فیصلہ کرتے وقت نہ تو کسی نے یہ سوچا نہ ہی پوچھا کہ اگر بلاوجہ اظہر علی کو ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹانا ہی ہے تو پچھلے پانچ سال سے مصباح کا نائب کپتان ان کو کیوں رکھا گیا تھا؟
سو یہ سرفراز ہی نہیں، کرکٹ کی مروجہ دانش کے لیے بھی یہ بہت بڑا سوال تھا کہ آیا اچھا ٹی ٹؤنٹی کپتان ٹیسٹ ٹیم کے لیے بھی اچھا لیڈر ثابت ہو سکتا ہے؟
قیادت ملنے کے بعد اب تک سرفراز احمد نے پانچ ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں۔ ان میں سے وہ صرف دو جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان میں سے بھی ایک سیریز آئرلینڈ کے خلاف صرف ایک میچ پہ مشتمل تھی۔ دیگر تین سیریز دو دو میچز پہ محیط تھیں۔
بطور کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز سرفراز کے لیے پہلی تین میچز پہ مشتمل سیریز تھی اور اسی میں ہزیمت کا وہ باب رقم ہوا کہ کیویز 49 سالہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ٹھہرے اور پاکستان اپنے ہی قلعے یو اے ای میں ایک اور سیریز ہار گیا جہاں مصباح کی قیادت میں وہ سات سال تک ناقابلِ شکست رہا تھا۔
چوتھے دن کے کھیل میں نیوزی لینڈ چودہ رنز کے خسارے میں تھا جب راس ٹیلر بھی آوٹ ہو گئے۔ ایک اینڈ تو ولیمسن سنبھالے ہوئے تھے مگر جب دوسرے اینڈ پہ نیا بلے باز آیا تب سرفراز یہی سمجھ بیٹھے کہ بس گھنٹے ڈیڑھ کی مار ہے، کیوی اننگز اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مار چکی ہوگی اور ایک معمولی سا ہدف ان کے بلے بازوں کے سامنے ہو گا جسے ہنستے کھیلتے عبور کر کے وہ سیریز اپنے نام کر لیں گے۔
لیکن تھکاوٹ کہیے کہ وفورِ جذبات، جو اہم ترین مواقع پہ سرفراز معمولی معمولی غلطیاں کرتے گئے اور دھیرے دھیرے ان غلطیوں کا ایسا پہاڑ بن گیا کہ جب دوسرا نیا گیند دستیاب ہوا تب صرف اسی خوف سے نہ لیا گیا کہ کہیں رنز کی برسات نہ شروع ہو جائے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption سرفراز کی جارحیت کا کیا کہیے کہ سر پہ منڈلاتے شکست کے خوف سے آنکھیں موندے کریز سے نکل نکل کر چوکے مارنے کی کوششیں کرتے رہے
اس کے برعکس جمعے کی صبح جہاں ضروری تھا کہ پرانے گیند سے ہی سپنرز سے اٹیک کیا جائے، وہاں انہوں نے فوراً نیا گیند لے کر سیمرز کو تھما دیا۔
یہ تو طے تھا کہ بڑی برتری کے بغیر ولیمسن ڈکلئیر کرنے کا خطرہ مول نہیں لیں گے۔ یہ بھی واضح تھا کہ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے کیویز جمعے کی صبح تیز رن ریٹ سے کھیلنا پسند کریں گے۔ سرفراز اگر پرانے گیند سے ہی کھیل جاری رکھتے تو اکیاسی رنز بنتے بنتے دوپہر ہو جاتی مگر نیا گیند ملتے ہی کیویز کا تو وہ قصہ ہوا کہ اندھا کیا مانگے، دو آنکھیں۔
ان نو اوورز میں 81 رنز بن گئے اور ڈکلئیریشن کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ پاکستان کے پاس میچ بچانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ لنچ آتے تک یہ طے ہو چکا تھا کہ ڈرا بھی پاکستان کے لیے غنیمت سے کم نہیں۔
مگر اس کے باوجود سرفراز کی جارحیت کا کیا کہیے کہ سر پہ منڈلاتے شکست کے خوف سے آنکھیں موندے کریز سے نکل نکل کر چوکے مارنے کی کوششیں کرتے رہے۔
چوتھی اننگز میں ابوظہبی کی وکٹ پہ ڈیڑھ سو کا ہدف بھی پہاڑ سا ہوتا ہے۔ اور آج جب یہ پہاڑ ابل کر لاوا بننے کو تھا، تب سرفراز کے پاس پھر ایک موقع تھا کہ ایک یادگار دفاعی اننگز کھیل کر کیویز کو فتح سے محروم رکھتے۔
مگر ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ کوئی اچھا ٹی ٹؤنٹی کپتان کبھی بھی اچھا ٹیسٹ کپتان نہیں ہو سکتا۔ | 1Real
| 2sp
|
بیجنگ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں د نیا کی مشکل ترین میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں شامل ایتھلیٹس کو دیوارِ چین کی 5 ہزا ر سے زا ئد سیڑ ھیاں سر کرنی ہوتی ہیں اس میراتھن میں چین کینیڈا جاپان روس فرانس اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تقریباً 2 ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی شوقیہ ایتھلیٹس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی دیوارِچین کے چینی صوبے ہبئی سے گزر نے والے جنشالنگ سیکشن پر ہونے والی اس میراتھن میں حصہ لینے وا لوں کو 5164 سیڑھیاں طے کر کے یہ مشکل ترین میر اتھن مکمل کر نی تھی میراتھن کے اکثر شرکاء جلد ہی ہمت ہار گئے مزید آگے بڑھنے کے بجائے سستانے کو ترجیح دی رواں برس اٹلی سے تعلق رکھنے والے پیریگو آسکرنامی ایتھلیٹ نے پہلا مقام حاصل کیا خواتین کے زمرے میں جنوبی افریقہ کی میرینا کووٹز ماریا نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا ان دونوں فاتح نے کہا بظاہر یہ میراتھن زیادہ مشکل نظر نہیں آتی لیکن مسلسل ہزاروں سیڑھیاں چڑھنا اور حریفوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کا چیلنج پورا کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ہمیں تو اب بھی یقین نہیں آرہا کہ ہم 5 ہزار سے زائد سیڑھیا ں چڑھنے میں کامیاب ہو چکے ہیں | 1Real
| 2sp
|
ماسکو 26 مئی(سیاست ڈاٹ کام) فیفا نے آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل گانا لِو اٹ اپ جاری کردیا جسے معروف فنکاروں ول اسمتھ نکی جیمز اور ایرا استریفی نے گایا ہے فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے عالمی ایونٹ کے آغاز سے 20 دن قبل گانا جاری کیا جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جا چکا ہے فیفا کی جانب سے گانا گانے والوں تینوں فنکاروں کو 15 جولائی کو ماسکو میں ہونے والے فائنل میں مدعو کر کے مظاہرہ کروائے جانے کا قوی امکان ہے نامور ریاپ فنکار ول اسمتھ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں مظاہرہ کی دعوت ملنا اعزاز کی بات ہے یہ عالمی ایونٹ دنیا بھر کے عوام کو ایک جگہ جمع کرتا ہے تاکہ وہ خوش ہوں جشن منائیں اور کرشماتی لمحات سے لطف اندوز ہوں اور اس گانے کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم دنیا کو ناچتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ورلڈ کپ کے آفیشل گانے اور میسکوٹ کا سلسلہ 1966 ورلڈ کپ سے جاری ہے اور اس کے بعد سے ہر ورلڈ کپ کے لیے گانے اور میسکوٹ کو خصوصی طور پر جاری کیا جاتا ہے اس گانے کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کے درمیان مباحثہ شروع ہو گیا تھا کہ آیا یہ گانا سابق ورلڈ کپ کے گانوں کے مقابلوں میں کامیاب ہو سکے گا یا نہیں۔201 میں جارح کیا گیا گانا واکا واکا نامور گلوکار شکیرا نے گایا تھا اور یہ گانا آج بھی لوگوں میں یکساں مقبول ہے تاہم اس کے مقابلے میں جنیفر لوپیز کی جانب سے گایا گیا 2014 ورلڈ کپ کا گانا وی آر ون (ہم ایک ہیں) زیادہ مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا | 1Real
| 2sp
|
سندھو سائنا سنگلز پونپا۔ریڈی ڈبلز راؤنڈ 16 میں
جکارتہ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار شٹلر تیسری سیڈ پی وی سندھو اور سائنا نہوال نے جمعرات کو بیڈمنٹن کے خواتین کے سنگلز میں جبکہ خاتون ڈبلز میں اشونی پونپا اور این سکي ریڈی کی جوڑی نے راؤنڈ 32 میں اپنے مقابلے جیت لیے خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ 16 میچ میں اولمپک چاندی کا تمغہ فاتح سندھو کو آسان جیت نہیں ملی اور وہ ویت نام کی غیر سیڈ کھلاڑی تراگ تھیئوو کے خلاف 58 منٹ میں 21-10 12-21 23-21 سے تین گیموں میں میچ جیت پائیں
| 1Real
| 2sp
|
لندن 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کوئنز کلب چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے انگلش ٹینس کورٹ پر کوئنز کلب چیمپئن شپ کا میچ یکطرفہ ثابت ہوا اورسابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے آسٹریلیائی جان ملمین کو راست سٹوں میں شکست دی 6-2 اور6-1 سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی دوسرے میچ میں بلغاریہ کے ڈائمیٹروو کو بوسینین حریف زم ہر نے سخت جدوجہد پر مجبور کیا ٹائی بریک گیم میں ان کی جیت کا اسکور 6-3 7-6 اور 6-3 رہا دریں اثناء ایک عرصہ کے بعد میدان میں واپسی کرنے والے سابق عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو پہلے سٹ میں کامیابی کے باوجود نک کیریاس کے خلاف 2-6 7-6 (7-4) 7-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی جرمنی کے مقام ہال میں کھیلے جارہے ایک اور ایونٹ میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف الجاس بیدینی کو راست سٹوں میں 6-3 6-4 سے شکست دی | 1Real
| 2sp
|
سارانسک۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں جاپان نے کولمبیا اور سینیگال نے پولینڈ کو شکست دی جس کے ساتھ ہی ٹورنمنٹ کے ایک ہی دن میں دو حیران کن نتائج ہو گئے جبکہ روس نے مصر کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ میچ میں کولمبیا کو میچ کے چوتھے ہی منٹ میں اس وقت بڑا نقصان ہوا جب جاپان کی گول میں جاتی گیند کو ہاتھ سے روکنے پر ریفری نے سانچیز کو سرخ کارڈ دکھا کر باہر کردیا۔اس کے ساتھ جاپان کو پینالٹی بھی ملی جس پر کگاوا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔تاہم دوسرے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل میچ کے 39ویں منٹ میں کولمبیا کے کوئنٹرو نے گول کر کے اسکور برابر کردیا جس کی بدولت ہاف ٹائم تک مقابلہ 1۔1 گول سے برابر تھا۔میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے نسبتاً تیز کھیل پیش کیا اور اس کے نتیجے میں اوساکو نے 73ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی جاپان نے ورلڈ کپ میں حیران کرتے ہوئے عالمی کپ میں جنوبی امریکی ٹیم کو شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی۔دن کا دوسرا میچ سینیگال اور عالمی درجہ بندی میں 8ویں نمبر پر موجود پولینڈ کے درمیان تھا جس میں سینیگال نے فتح حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔ میچ کے 37ویں منٹ میں سینیگال کی ٹیم اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئی جب تھیاگو سیونک نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر اپنی ٹیم کو خسارے سے دوچار کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک سینیگال کو میچ میں 1۔0 کی برتری حاصل تھی۔دوسرا ہاف بھی پولینڈ کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور میچ کی پسندیدہ ٹیم کو اس وقت شدید دھکا لگا جب 60 ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینیگال کے ایم بائے نیانگ نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔میچ کے 86ویں منٹ میں کریچووک نے ہیڈر پر خوبصورت گول کر خسارے کو کم کردیا لیکن اس کے بعد کوشش کے باوجود بھی پولینڈ کی ٹیم مقابللہ برابر نہ کر سکی اور سینیگال نے میچ میں 2۔1 سے کامیابی حاصل کر کے دن کا دوسرا حیران کن نتیجہ فراہم کردیا۔دن کے تیسرے میچ میں میزبان روس نے مصر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3۔1 سے شکست دے کر ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ مصر کی ٹیم کا ورلڈ کپ سے اخراج تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔21ویں ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں مصر اور روس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں اس میچ میں مصر کو اپنے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کی خدمات بھی حاصل تھیں جو زخمی ہونے کے سبب گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں گول کی کافی کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہونے کے سبب کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی مصر کے احمد کے اپنے ہی گول نے روس کو برتری دلادی جسے 59ویں منٹ میں ڈینس نے گول کر کے دوگنا کردیا۔ابھی مصری ٹیم اس سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ 3منٹ بعد ہی آرٹم نے ایک اور گول داغ کر اسکور 3۔0 کر کے میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔میچ کے 73ویں منٹ میں روس کے فاؤل کے سبب مصر کو پینالٹی ملی جس پر محمد صلاح نے گول کر کے ورلڈ کپ میں پہلا گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تاہم یہ گول بھی مصر کی قسمت نہ بدل سکا اور روس نے میچ میں 3۔1 سے کامیابی حاصل کی۔ | 1Real
| 2sp
|
لاہور 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا 19ستمبر کو پاکستان اور ہندوستان کا دبئی میں ٹکراؤ ہو گا افتتاحی روز 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے 14ویں ایشیا کپ کا شیڈول جاری ایشیا کا نیا کرکٹ چمپئن کون ہو گا چھ ٹیموں کے درمیان 15ستمبر سے میدان سجے گا 19 ستمبر کو پاکستان کا روایتی حریف انڈیا سے مقابلہ ہوگا افتتاحی روز بنگلہ دیش کی ٹیم دفاعی چمپئن سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی 2014 کا ایشیا کپ آئی لینڈرز نے جیتا تھا متحدہ عرب امارات تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا | 1Real
| 2sp
|
لندن 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی سے مشکلات ختم ہونے کانام نہیں لے رہی ہیں گزشتہ برس اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے اسکینڈل سے عامرابھی باہر نکلے ہی تھے کہ ایک اور اسکینڈل کا شکار ہوگئے لندن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہامانی نے عامر پرالزام عائد کیا کہ عامر خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے محض 17 روز بعد ان کیساتھ تعلقات قائم کیے صوفیہ نے کہا کہ انہیں عامر کے انسٹاگرام سے ان کی شادی سے متعلق علم ہوا انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ عامر شادی شدہ ہیں ورنہ وہ ان کیساتھ تعلقات قائم نہیں کرتیں صوفیہ نے عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کیلئے ایک برا خواب ہے اسے چاہئے کہ وہ عامر کو چھوڑدے واضح رہے کہ صوفیہ ہامانی کے الزامات کے جواب میں فی الحال عامر کاکوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے | 1Real
| 2sp
|
نئی دہلی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی کروشیا کے خلاف بدترین شکست سے دلبرداشتہ ہو کر لیونل میسی کے ایک ہندوستانی مداح نے دریا میں کود کر خود کشی کر لی ورلڈ کپ 2018 کے اہم میچ میں لیونل میسی اور ان کی ٹیم بالکل آؤٹ آف فارم نظر آئے اور کروشیا نے انہیں باآسانی 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے اخراج کے خطرے سے دوچار کردیا ہے اس بدترین کارکردگی اور شکست سے دنیا بھر میں لیونل میسی کے شائقین کو شدید مایوسی اور صدمہ ہوا لیکن کیرالہ میں عالمی شہرت یافتہ سوپر اسٹار میسی کا ایک مداح یہ صدمہ برداشت نہ کر سکا کیرالہ کے ضلع کوٹایم سے تعلق رکھنے والے ڈینو ایلکس لیونل میسی کے بہت بڑے مداح تھے اور ارجنٹینا اور میسی کی مایوس کن کارکردگی سے دلبرداشہ ہو کر انہوں نے مبینہ طور پر دریا میں کود کر خودکشی کر لی انہوں نے مبینہ خودکشی سے قبل ملیالم میں لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ میں نے جو کچھ دیکھنا تھا سب دیکھ لیا اب یہاں دیکھنے کو کیا ہے میں گہرائیوں میں چھلانگ لگارہا ہوں رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل ڈینو میسی کی ٹی شرٹ بھی خرید کر لائے تھے اور انہیں خدشہ تھا کہ اگر وہ میچ ہار گئے تو ان کے دوست ان کا بہت مذاق اڑائیں گے پولیس نے نجی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کرتے ہوئے ڈینو کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے یادرہے کہ ورلڈ کپ میں بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی میسی کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہیں جیسا کہ انہوں نے دومقابلوں میں کوئی گول اسکور نہیں کیا ہے | 1Real
| 2sp
|
وولگوگریڈ 23 جون(سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے میں رسائی نائیجیریا کی قسمت خود اس کے اپنے ہی ہاتھوں میں محفوظ ہے جسے گروپ ڈی کے آخری مقابلے میں ارجنٹینا کو شکست دینا کا سخت چیلنج درپیش ہوگا مرد میدان احمد موسیٰ نے ٹیم کی امیدوں کو زندہ کردیا جوکئی ریکارڈز کے مالک بھی بن گئے گزشتہ روز آئس لینڈ کیخلاف میچ کے دوران پہلے ہاف میں نائیجریائی ٹیم واضح مواقع کے لحاظ سے جدوجہد کا شکار دکھائی دی لیکن اس نے احمد موسیٰ کی دو کامیاب کاوشوں کی بدولت نہ صرف ارجنٹیناکو سکون کی سانس عطا کیا بلکہ خود بھی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے امکانات پیدا کر لئے لیکن اب سوپر ایگلز کی قسمت خود اس کے اپنے ہاتھوں میں محفوظ ہے جن کو گروپ ڈی کے اہم ترین مقابلے میں منگل کو ارجنٹینا کیخلاف لازمی کامیابی کا سخت چیلنج درپیش ہے کیونکہ اس میچ کی فاتح ٹیم ہی اگلے مرحلے میں داخل ہو سکے گی۔نائیجیریا تین نشانات کی بدولت گروپ میں کروشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ارجنٹیناکا ایک نشان ہے واضح رہے کہ نائیجیریا نے فیفا ورلڈ کپ میں ابھی تک پانچ فتوحات حاصل کی ہیں اور انہیں یہ پانچوں کامیابیاں یورپی ٹیموں کیخلاف حاصل ہوئی ہیں اور اب انہیں چھٹی فتح کا انتظار ہے بے بس دکھائی دینے والی آئس لینڈ کی ٹیم کیخلاف کامیابی کے مرکزی کردار نمبر 7 کھلاڑی احمد موسیٰ ورلڈ کپ مقابلوں میں صرف دوسرے افریقی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک میچ کے دوران دو گولز اسکور کئے کیونکہ ان سے قبل یہ اعزاز 1990 میں کیمرون کے کھلاڑی راجر میلا نے حاصل کیا تھا۔ریکارڈ ساز احمد موسیٰ پہلے میچ میں نظر انداز کر دیئے گئے تھے لیکن انہوں نے کوچ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے بغیر ورلڈ کپ کے دو میچوں میں اپنے گولز کی تعداد چار تک پہنچا دی برازیل میں ہوئے ورلڈکپ 2014 میں انہوں نے ارجنٹیناکیخلاف 2-3 کی ناکامی میں بھی دو گولز اسکورکئے تھے | 1Real
| 2sp
|
سڈنی 29 مئی(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کو دورہ انگلینڈ سے قبل بڑا دھکا لگا ہے اور آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد سے آسٹریلیائی کرکٹ کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی خدمات سے محروم ٹیم اب دورہ انگلینڈ سے قبل اپنے اہم فاسٹ بولرز سے بھی محروم ہوگئی ہے ہیزل ووڈ زخمی ہونے کے سبب دورہ انگلینڈ کا حصہ نہیں ہوں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے تیسرے آسٹریلیائی فاسٹ بولر ہیں جہاں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ہیزل ووڈ کی جگہ کوئنزلینڈ کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر کو پہلی مرتبہ ٹیم میں طلب کر لیا گیا کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم فزیو ڈیوڈ بیکلے نے طبی معائنے کے بعد ہیزل ووڈ کو مزید آرام کا مشورہ دیا اس لئے وہ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ مائیکل نیسر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔آسٹریلیائی ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ونڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی | 1Real
| 2sp
|
پاکستان کے سابق ہاکی اولمپیئن گول کیپر منصور احمد کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 49سال تھی۔
دوران علاج انہیں سات اسٹنٹس لگائے گئے تھے جبکہ ان کے گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ یعنی دل کی پیوندکاری کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن چونکہ پاکستان میں اس قسم کی پیوندکاری فی الحال نہیں ہوتی اس لئے وہ بھارت جانا چاہتے تھے۔ تاہم، ان کے پاس علاج معالجے کے پیسے نہیں تھے۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ آج صبح سے ونٹی لیٹر پر تھے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے وہ بھارت جا کر اپنا علاج کرانا چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے حکام نے اپیل بھی کی تھی۔
منصور احمد پاکستان کے لیے 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیل چکے تھے۔ انہوں نے 1986 سے 2000 کے دوران اپنے کیریئر میں 3 اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ 1994کے ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہیرو کہلاتے تھے۔
منصور احمد ہی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔ | 1Real
| 2sp
|
سینٹ پیٹرزبرگ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کی کامیابی نے ارجنٹینا کی سانسیں بحالکردیں اور احمد موسیٰ کے دو گولز نے گروپ ڈی کے میچ میں آئس لینڈ کیخلاف نائیجیریا کو کامیابی سے ہمکنار کردیا جس سے ارجنٹینا کے اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں میسی کی ٹیم کو نائیجیریا کیخلاف کامیابی کے ساتھ کروشیا کی فتحیابی کا انتظار ہے برازیلی ٹیم نے کوسٹاریکا کو انجری ٹائم کے دوران سات منٹ میں 2-0 سے شکست دے دی فیلپے کوٹینہو اور نیمر جونیئر کے گولز نے اہم رول ادا کیا علاوہ ازیں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-1 سے ہرادیا کالینن گریڈ میں گروپ ای میچ میں پانچویں منٹ میں میٹرووچ کے ہیڈر نے سربیا کو ایک گول سے برتری دلادی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں 52 ویں منٹ کے دوران سوئس پلیئر شاکا کے لانگ رینج حملے نے میچ برابر کردیا لیکن اختتامی لمحات میں اس وقت سوئٹزرلینڈ کو کامیابی مل گئی جب شاقیری نے گیند جال میں ڈال دی اس سے قبل گروپ ڈی میں کھیلے گئے میچ کے دوران وولگوگریڈ ایرینا میں نائیجیریا اور آئس لینڈ کے درمیان میچ زبردست جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف کامیابی کیلئے داو آزمائے لیکن ارجنٹینا کیخلاف میچ برابر کرنے والے آئس لینڈ کے کھلاڑی اس مرتبہ مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیئے اور پہلا ہاف کسی گول کے بغیر برابر ہو گیا دوسرا ہاف شروع ہوا تو نائیجریائی کھلاڑی احمد موسیٰ نے49 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی اور 75ویں منٹ میں احمد موسیٰ نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی | 1Real
| 2sp
|
دبئی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کی دنیا میں ایک اور فکسنگ اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا ہے اور سری لنکا میں کھیلے گئے دو ٹسٹ میچوں میں دو سری لنکا اور ایک سابق ہندوستانی کھلاڑی کی جانب سے پچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے جس کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تحقیقات شروع کردی ہیں الجزیرہ ٹی وی کی دستاویزی فلم میں سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے کیوریٹر کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث دکھایا گیا ہے جہاں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں مہمان آسٹریلیائی ٹیم صرف 3 دن میں میچ ہار گئی تھی یہ دستاویزی فلم کی کچھ جھلکیاں سامنے آئی ہیں اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ گال اسٹیڈیم کے اسسٹنٹ منیجر اور کیوریٹر تھارنگا اندیکا یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایک ایسی وکٹ تیار کریں گے جو ان کی مرضی کے نتائج دے سکے دستاویزی فلم میں انکشاف کیا گیا کہ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان 2017 میں گال میں کھیلے گئے میچ میں جانب بوجھ کر بیٹسمینوں کے لیے موزوں وکٹ تیار کی گئی جبکہ اس میں روبن مورس اور تھرندو مینڈس نامی میچ فکسرز کو بھی سامنے لایا گیا ہے جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ نومبر میں اسی مقام پر ہونے والے اگلے میچ میں انگلینڈ کو ہدف بنایا جائے گا دی آسٹریلین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 2016 میں گال کے مقام پر آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ کی پچ کی ساخت کو جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا اس میچ میں آسٹریلیا پہلی اننگز میں 106 اور دوسری میں 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اسے میچ میں 229 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس کے 18 کھلاڑی اسپن بولنگ کا نشانہ بنے تھے اور مہمان ٹیم دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 85 اوورز بھی بیٹنگ نہیں کر سکی تھی الجزیرہ نے تحقیقات کے لیے خفیہ کیمروں کا استعمال کیا اور یہ انکشاف کیا کہ میچ فکسر مورس نے گراؤنڈ مین اندیکا کو غیرقانونی طور پر اپنی مرضی کی وکٹ تیار کرنے کے لیے مبینہ طور پر 37ہزار ڈالر دیے دستاویزی فلم میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 2017 میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ کی بھی تفصیلات بیان کی گئیں کہ کس طرح بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ تیار کی گئی جس کے بعد مذکورہ شخص نے پہلی اننگز میں بڑے اسکور پر رقم لگائی اور جیتنے میں کامیاب رہا کیونکہ ہندوستان نے اس میچ کی پہلی اننگز میں 600 رنز بنائے تھے 41 سالہ رابن مورس ہندوستان کے لیے 42 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور ان کے خلاف اس سے قبل بھی میچ فکسنگ کے چند اسکینڈل سامنے آئے لیکن ثبوت نہ ہونے کے سبب ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اندیکا اور مورس نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا ہے جبکہ مینڈس نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکائی گراؤنڈ مین کے مبینہ طور پر وکٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے آئی سی سی نے کہا کہ الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں اور انہوں نے صحافتی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں تمام تر ثبوت تفتیشی اداروں کے سپرد کریں کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ ہم نے اینٹی کرپشن یونٹ کے حکام کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گال کے سابق کیوریٹر جیانندا ورناویرا کو آئی سی سی کی جانب سے 3سال کی پابندی کا سامنا ہے جو جنوری 2019 میں ختم ہو گی | 1Real
| 2sp
|
نزنی نوگورودو 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کروشیا نے لاجوا ب مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں تین گول بناکر سابق رنر اپ ارجنٹینا کو3-0 سے شکست دیتے ہوئے گروپ ڈی سے فیفا فٹ بال ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنا مقام مستحکم کرلیا ہے نزنی نووگوروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے ابتدا ہی سے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم شروع سے ہی مایوس نظر آئی جس کا حریف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا ایک مرتبہ پھر ارجنٹینا کی ابتدائی ٹیم پرسوالات اٹھائے گئے جنہوں نے یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے اپنے نوجوان اسٹار ڈیبالا کو دوبارہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہمیشہ کی طرح ارجنٹینا کا دفاع بالکل بے فیض نظر آیا اور میچ کے پہلے ہاف میں دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے کروشیا کو گول کا نادر موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی دونوں ہی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھایا جس کے سبب پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے 8 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے گول کیپر نے زبردست غلطی کی اور وہ گیند کو صحیح طریقے سے کک کرنے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں گیند قریب ہی موجود کروشیا کے آنتے ریبک کے پاس گئی اور انہوں نے زوردار شوٹ سے گیند کو گول کی راہ دکھا دی ارجنٹینا کروشیا کے خلاف 3-0 سے شکست برداشت کیا اور آئس لینڈ کے خلاف 1-0 سے نائیجیریا کے خلاف بڑے فرق سے جیتنا بھی کافی نہیں ہو گا اگر آئس لینڈ نائیجیریا کو شکست دے دیتا ہے تو آئس لینڈ کو دوسرے راؤنڈ میں جانے کے لیے کروشیا کے خلاف صرف میچ برابر کرنا کافی ہو گا کروشیا 1998 کے بعد پہلی مرتبہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہے اس سے قبل کروشیا نے 1998 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جرمنی کو بھی 3-0 سے شکست دی تھی۔195 میں چیکوسلوواکیا کے خلاف 6-1 سے شکست کے بعد ارجنٹینا کی یہ شکست سب سے بدترین ہے دوسری جانب 1974 کے بعد سے اس ورلڈ کپ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارجنٹینا اپنے پہلے دونوں میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے اگر آئیس لینڈ کے خلاف میسی نے پنالٹی گنوائی تھی تو کروشیا کے پہلے گول کے ذمہ دار پوری طرح ارجنٹینا کے گول کیپر ویلی کیبلارو رہے جنہوں نے اپنی زبردست بھول سے رینتے روبوج کو گول کرنے کا موقع دیا بیک پاس پر بال ویلی کے پاس آئی تھی جس سے وہ آسانی سے ہاتھوں میں اٹھا سکتے تھے لیکن انہوں نے پیر سے شارٹ لگایا جو صحیح نہیں لگا اور گیند تھوڑا آگے کھڑے روبیچ کے پاس پہنچ گئی جنہوں نے پہلی کوشش میں گیند کو گول میں پہنچادیا ویلی نے اپنے دونوں ہاتھوں سے منھ چھپالیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ بڑی غطی کرچکے ہیں | 1Real
| 2sp
|
قطر 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عرب ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو سال میں ہندوستانی ٹیم کے تین ٹیسٹ
میچوں کے مختلف سیشنز فکس کیے گئے انگلینڈ کے3 آسٹریلیا کے2 کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا انگلش کرکٹرز نے الزامات رد کردئیے آسٹریلوی کرکٹرز نے ردعمل دینے سے انکارکردیا رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی ہندوستانی کرکٹر کا نام سامنے نہیں آیا فکسرز کیوریٹر اور کھلاڑیوں کو کس طرح رشوت دیتے ہیں کس طرح کنکشن استعمال کر تے ہیں سب سامنے آگیا پورا میچ یا میچ کا کوئی حصہ فکس کرکے اپنی مرضی کا نتیجہ کیسے حاصل کیا جاتاہے فکسرز کس طرح کیوریٹر اور کرکٹرز کو رشوت دیتے ہیں رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال 16 سے20 دسمبر کے درمیان چنئی میں ہندوستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ فکس تھا ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جولائی 2017 میں کھیلا گیا ٹیسٹ بھی فکس میچ تھا مارچ 2017 میں رانچی میں ہوا آسٹریلیا ہندوستان ٹیسٹ بھی فکس تھا ان تینوں ٹیسٹ میچز کے مخصوص سیشنز کھلاڑیوں اور فکسرز کے درمیان طے شدہ تھے رپورٹ کے مطابق ان میچز میں اب تک کسی ہندوستانی کرکٹر کا نام سامنے نہیں آیا ہندوستان انگلینڈ چنئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تین کھلاڑی فکسنگ میں ملوث رہے رانچی کے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے دو کھلاڑی ملوث پائے گئے رپورٹ پر انگلش کھلاڑیوں نے الزامات مسترد کردیئے جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ردعمل دینے سے انکار کردیا
| 1Real
| 2sp
|
تہران ۔23 جون(سیاست ڈاٹ کام)ایران کی فٹبال ٹیم کو اسپین کے خلاف بھلے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایرانی خواتین نے اس وقت تاریخ رقم کردی، جب انہیں 1979 کے بعد پہلی بار اپنی ٹیم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے تہران کے ایک اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت ملی۔ایران میں کئی دہوں سے خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے سے روکا جاتا رہا ہے لیکن اب پہلی مرتبہ ایران میں اس حوالے سے قوانین کو نرم کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کو مشترکہ طور پر تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایرانی ٹیم کے میچز بڑی اسکرین پر دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈرامہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیئے لیکن پھر وزیر داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے خواتین کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔ایرانی ٹیم کے کپتان نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ تبدیلی کے حامی ہیں مستقبل قریب میں خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔اسپین کے خلاف شکست کے باوجود ایران کے پاس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے، ۔
فیڈررکا فائنل میں بورنا کورک سے مقابلہ
ہال۔23 جون(سیاست ڈاٹ کام)عالمی نمبرایک راجر فیڈررنے گراس کورٹ پر اپنی متواتر20 ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہاں گیری ویبراوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں وہ اتوار کو دسواں ہال خطاب اور کرئیرکا 99 واں خطاب حاصل کرنے کے کوشاں ہوںگے ۔فائنل میں ان کا مقابلہ بورنا کورک سے ہوگا۔ | 1Real
| 2sp
|
بدقسمتی سے پاکستان کی فٹبال ٹیم عالمی رینکنگ میں آخری نمبروں پر نظرآتی ہے ، لیکن خوش قسمتی سے پاکستان میں تیار کی جانے والی فٹبال عالمی سطح پر پہلے نمبر پرہے ۔ کرکٹ اور ہاکی کےعلاوہ پاکستانی شائقین فٹبال کےبھی دیوانے ہیں اور 14 جون سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں ان کی دلچسپی اپنے عروج پرہے۔ ہم بھی فٹبال کے عشق میں مبتلا ہوکرپچھلے ورلڈکپ سے پہلے جہازی سائز ایل ای ڈی خرید چکے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کہیں بھی منعقد ہو پاکستانی معیشت پر اس اثر ضرورپڑتا ہے اور جب پاکستان میں تیار کی گئی فٹبال بین القوامی کھلاڑیوں کے پیروں میں ڈگمگاتی ہے تو کہیںنہ کہیں یہ احساس جاگ اٹھتا ہے کہ اس کھیل میں ہم بھی شریک ہیں۔
پاکستانی فٹبال ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرپاتی مگرپاکستانی فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل میںپہنچ جاتی ہے، اسی طرح پاکستانی خلا میں نہیں جاسکے تو کیا ہو ا، روسی خلا باز اپنے ساتھ پاکستانی فٹ بال بھی خلا میں لے گئے اور پھر خلا میں انوکھا فٹ بال میچ ہوا، زیرو گریوٹی میں کھیلا گیا میچ کافی منفرد تھا۔
پاکستان کا صنعتی شہر سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں خاصی شہرت رکھتا ہے اور خاص طور پر اس شہر میں تیار کیے گئے فٹبال کو دنیا بھر میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔لیکن ماضی میں پاکستان میں فٹ بال بنانے والی فیکٹریوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں جس سے کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی آئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں فٹبال برآمدکرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور پاکستان سے سالانہ چار کروڑ فٹ بال برآمد کی جاتی ہیں۔ وزارتِ تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 18– 2017- کے ابتدائی10ماہ میں پاکستان نے 122 ملین ڈالر مالیت کی فٹبال برآمد کیں۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 14جون2018ء سے روس میں شروع ہوچکا ہے ۔پاکستانی وزارتِ تجارت کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ کی نامی گرامی فرم فٹبال فراہم کر رہی ہے۔ اسی کمپنی نے برازیل میں منعقد ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے ’’بروزوکا‘‘ نامی فٹبال بھی فراہم کیے تھے۔
ہمارا دوست ملک چین ہر معاملے میں ہماری مدد کرتاہے ، اسی لیے فٹبال کے کھیل کوسنبھالا دینے کے لیے بھی چین میدان میں آ گیا ہے۔ حال ہی میں عدالتی احکامات کے بعد پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں3سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ بحال ہوئی ہیں، ساتھ ہی فیفا کی طرف سے عائد معطلی بھی ختم کی جاچکی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں برس شیڈول قومی اوربین الاقوامی ایونٹس کا بھی اعلان کردیا ہے جس سے فٹبال شائقین کویہ ایک اورخوشخبری مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوفروغ دینے کے لیے چین پاکستان کی بھرپورانداز میں مدد کریگا۔معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائے گا بلکہ دونوں فیڈریشنز مل کرڈیولپمنٹ پروگرام،کوچ ایجوکیشن پروگرام اور ریفری ایجوکیشن پروگرام پربھی کام کریں گی۔
روسی سفیر نے بھی فیفا 2018 ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔
دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کی جانے والی فٹبال کا70فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے جسے پھر مختلف ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں فٹبال کی صنعت ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں ہاتھ سے تیار کی جانے والی فٹبال کا سب سے بڑا درآمد کنندہ جرمنی ہے ۔ جبکہ گزشتہ ماہ چلی میں ہونے والی پہلی سنگل کنٹری نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے ہزاروں ڈالرز کے برآمدی آرڈرزمیں یورو فٹبال سیالکوٹ کو 10ہزار فٹبال بنانےکا آرڈر بھی مل چکا ہے ۔
اپنی رائے سے آگاہ کریں فیس بک
ٹوئیٹر | 1Real
| 2sp
|
جیسن رائے کی سنچری، انگلینڈ کو 4-0 کی برتری
چیسٹر لی اسٹریٹ۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)انگلش اوپنر جیسن رائے(101) کی سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں 32 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی وہ پہلی مرتبہ روایتی حریف آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف 5-0 کی کلین سویپ کے قریب پہنچ گیا ہے ۔پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی گنوا چکی آسٹریلیائی ٹیم نے چوتھے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں آرون فنچ (100) اور شان مارش (101) کی سنچریوں کی بدولت آٹھ وکٹ پر 310 رن کا اسکور بنایا لیکن انگلینڈ نے 44.4 اوورس میں چار وکٹ پر ہی314 رنز بنا کر میچ جیت لیا اور سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف آخری نو میچوں میں یہ آٹھویں جیت بھی ہے جبکہ بال ٹیمپرنگ کے بعد بدنام ہوئی آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے آخری 17 ونڈے میں صرف دو ہی مقابلے جیتے ہیں۔ انگلینڈ اگر آخری ونڈے بھی جیت جاتا ہے تو وہ سب سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف 5-0 کی کلین سویپ کا کارنامہ انجام دے گا۔ آخری مرتبہ2012 میں اس نے پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ منسوخ ہوہا تھا۔اس میچ میں جیت کے ساتھ انگلینڈ نے ونڈے تاریخ میں دوسری بار سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب بھی کیا ہے ۔ اس سے پہلے سال2015 میں نوٹنگھم میں اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رن بنائے تھے ۔انگلینڈ نے 311 رنز کے بڑے ہدف کے سامنے اچھی شروعات کی اور رائے اور جانی بیرسٹو (79) نے پہلے وکٹ کے لئے 174 رن کی شراکت کی۔ رائے نے 83 گیندوں میں 12 چوکے اور دو چھکے لگا کر 101 رن بنائے اور ونڈے میں اپنی چھٹی سنچری مکمل کی۔ بیرسٹو نے 66 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے لگائے ۔ایلیکس ہیلز نے 34 رنز اور جو روٹ نے 27 رنز بنائے جبکہ کپتان مورگن 15 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔وکٹ کیپر جوز بٹلر نے29 گیندوں میں نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ54 رنزکی نصف سنچری اننگز کھیلی اور 32 گیندیں باقی رہتے ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کے لیے ایشٹن ایگر 48 رن پر دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ۔ | 1Real
| 2sp
|
سوریز کا 100 ویں مقابلے میں فیصلہ کن گول
یوروگوے ناک آوٹ مرحلے میں داخل
کازان،ماسکو۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ میں اسپین اور پرتگال کی کامیابی کے ساتھ ہی اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جبکہ اپنے کرئیر کے 100 مقابلے میں فیصلے کن گول کرتے ہوئے سوریز نے یوروگوئے کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا دیا ہے ۔اسپینی ٹیم نے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ کو بچانے کا سامان کرلیا جیسا کہ اس کے ایران کیخلاف 1-0 سے کامیابی میں ڈیگو کوسٹا کے گول کا اہم کرداررہا۔پرتگال کو کرسٹیانو رونالڈو نے مراقش کیخلاف جیت سے ہمکنارکروایا تو لوئس سواریز کے 100ویں میچ میں گول نے ٹیم کو 1-0 سے فتح دلادی-سعودی گول کیپر محمد الاویس کارنر سے لگائی ہوئی کک پر ریباؤنڈ کو روکنے میں ناکام رہے جس کے بعد تین ٹیمیں گھر واپسی کیلئے تیار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کازان ایرینا میں کھیلے گئے گروپ بی مقابلے میں اسپین کا سامنا ایران سے ہوا تو دونوں ٹیموں نے پوری قوت کا مظاہرہ کیا لیکن پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں کیا جا سکا۔ کھیل کے 54 ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی جس کی بدولت اسپین کے ایونٹ میں باقی رہنے کا موقع مل گیا۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں لوزنیکی اسٹیڈیم پر گروپ بی کی ٹیموں پرتگال اور مراقش نے میدان سنبھالا تو رونالڈو نے شمالی افریقی ٹیم کو شکست دینے میں دیر نہیں کی اور کھیل کے چوتھے منٹ میں پرفیکٹ ہیڈر پر پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک رہی۔یہ پرتگالی اسٹرائیکر رونالڈوکا ایونٹ میں چوتھا گول رہا جو مراقش کے ایونٹ سے اخراج کیلئے کافی ہوگیا اور اس کیلئے انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔پرتگالی ٹیم پہلے ہاف میں کھیل پر مکمل حاوی رہی جس نے دوسرے ہاف میں بہت اچھا کھیل پیش نہیں کیا لیکن حریف ٹیم اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔گروپ اے کے میچ میں روسٹوف ایرینا میں یوروگوئے نے سعودی عرب کو 1-0 سے مات دے کر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیاجو چھ نشانات کے ساتھ روس کے بعد فہرست میں دوسرے مقام پر ہے۔اس میچ میں یوروگوئے کی کامیابی کے مرکزی کردار لوئس سواریز تھے جنہوں نے اپنے ملک کی جانب سے 100ویں میچ کو یادگار بنایاجب کھیل کے 23ویں منٹ میں کارنر سے لگائی گئی کک کو انہوں نے گول پوسٹ میں داخل کردیا تاہم اس میں سعودی گول کیپر محمد الاویس بھی برابر کے حصے دار تھے جو بال کو روکنے میںناکام رہے اور ان کی ٹیم عملی طور پر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔لوئس سواریز کو ان کی فتح گر کارکردگی پر مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ 1994ء میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے بعد سے ابھی تک سعودی عرب کی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی اور اس کا ٹورنمنٹ سے اخراج ہو چکا ہے۔ مصر اور مراقش کی ٹیمیں بھی اپنے ابتدائی دونوں گروپ میچوں میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ | 1Real
| 2sp
|
ممبئی 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) محدود اوورز کے تین مقابلوں میں پیر کو انڈیا اے کا مقابلہ آسٹریلیا اے کے ساتھ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن باندرہ کرلا کامپلیکس میں آغاز ہوگا اور دوسرے دو میچز بھی اسی مقام پر 17 اور 19 اکوپر کو کھیلے جائیں گے اور یہ مقابلے مہمان ٹیم کی آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں خاص طور پر کپتان پونم راوت پر سب کی نظریں گڑھی ہوئی ہیں گزشتہ سال کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کی قائد پونم کا اہم رول رہا ہے پونم کے علاوہ تین اور کھلاڑی مونا مشرم راجیشوری گائیگواڈ اور شیکھا پانڈے سے ہندوستانی عوام کو کافی توقعات وابستہ ہیں اور سب کی نظریں سلیکٹرز کے اوپر لگی ہوئی ہیں کہ کس طرح جونیر کھلاڑی اپنی کارکردگی کی بناء پر سینئر کھلاڑیوں میں جگہ بنا پاتے ہیں 50 اوورز کے تین میچز میچز کے بعد
T20 سیریز کا بھی آغاز ہوگا اور اس کیلئے BCCI
کے لیے ٹیم کا انتخاب و اعلان کرے گی ہندوستانی ٹیم میں پونم راوت (کپتان) پونیا دیویکا ویدیا مونا مشرم تنوشری سرکار شماورما (وکٹ کیپر) راجیشوری گائیگواڑ اسوشہری دیبیا درشنی سی پرتیوشا ریما لکشمی لپکا شیکھا پانڈے تیرا اپل پنجابی بورونیکر کویتا پاٹل اور پریتی بوس شامل ہیں آسٹریلین اسکاڈ میں سمنتا بئیس ماشلن براؤن لارن چیٹل پیپا کلری جوزقیس ڈولی ہیتر گرام سامی جو جانسن تہکسہ ماک گراتھ کلو پیپارو جیورجیا ریڈمائین ناؤکی اسٹلین برگ مولی اسٹرانو بے لنڈا وکاریوا اور امنڈا جیڈ ویلنگٹن شامل ہیں
| 1Real
| 2sp
|
سڈنی ۔13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول کردیاہے۔عالمی شہرت یافتہ اسپرنٹر اور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے آسٹریلین سینٹرل کوسٹ میرینرز کے لیے کھیلتے ہوئے پروفیشنل فٹبال میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا۔ 100میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ کے حامل سابق ایتھلیٹ نے سڈنی میں میکارتھر ساؤتھ ویسٹ یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں دو گال اسکور کیے۔ 32سالہ فٹبالر میچ میں عضلات میں جکڑن کا شکار ہوئے لیکن اپنی تکلیف پر قابو پاتے ہوئے انہوں نے 55ویں منٹ میں گول اسکور کر کے پروفیشنل فٹبال میں گولس کا کھاتہ کھول لیا۔ حریف ٹیم کے دفاع کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جمیکا سے تعلق رکھنے والے سابق ایتھلیٹ نے 69 ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا اور روایتی انداز میں جشن منایا۔ دوسرا گول اسکور کرنے کے بعد انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا لیکن اس وقت تک ان کی ٹیم سینٹرل کوسٹ پر0-4 کی برتری حاصل کر چکی تھی۔ یوسین بولٹ اگست میں اے لیگ کلب کا حصہ بنے تھے اور اس کے بعد سے پہلا موقع تھا کہ بولٹ نے میچ کی شروعات کی اور ابتدائی منٹ سے کھیل کا حصہ رہے۔ انہوں نے میچ کے بعد فاکس اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کھیلنے کا موقع ملا اور مجھے خود پر فخر ہے۔ بولٹ نے کہا کہ میچ کا آغاز کرنے کے بعد دو گول اسکور کرنا میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ | 1Real
| 2sp
|
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption اس ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں
یو اے ای کی وکٹوں میں سے دبئی وہ واحد وکٹ ہے جس کا مزاج ابھی تک مکمل طور سے نہیں کُھلا۔ شارجہ کی وکٹ کا مزاج سب جانتے ہیں۔ ابوظہبی کی وکٹ بھی اپنی الگ شناخت بنا چکی ہے۔
مگر دبئی کی وکٹ پہ اب تک جتنے بھی ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں، وکٹ کی چال ہمیشہ غیر متوقع ہی رہی ہے۔ جب سب سمجھتے ہیں کہ سپن ہو گی تب یہ بالکل بے جان سی ہو جاتی ہے۔ جب یکسر بے جان ہوتی ہے اور کرکٹ ایک خاص بہاؤ میں بہہ رہی ہوتی ہے، اچانک گیند پِھرنے لگتا ہے۔
سمیع چوہدری کے دیگر کالم پڑھیے
’مخدوش بیٹنگ، مہیب سائے اور لامحدود جارحیت‘
یہ چوتھی اننگز کا بُھوت کیا ہوتا ہے؟
اتوار کی شام جب سرفراز نے بالکل غیر متوقع انداز میں اچانک اننگز ڈکلئیر کر دی تو اچنبھے کی سی بات تھی کہ کس خوش فہمی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، نہ تو رنز اتنے ہوئے تھے کہ کیویز پہاڑ تلے دب جاتے، نہ ہی وکٹ سے کسی بولر کو مدد مل رہی تھی۔
رات کی بارش کے بعد بھی پیر کی صبح سیمرز کے لیے وکٹ تہی داماں ہی رہی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کھیل دیکھ کر یہی لگ رہا تھا کہ سرفراز تخمینے میں کہیں چُوک گئے ہیں۔ جس سہل پسندی سے لیتھم اور جیت راول کریز پہ جمے تھے، کیویز بڑے ٹوٹل کے لیے پرامید دکھائی دے رہے تھے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں 41 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں
مگر پھر یکبارگی کوئی ایسی افتاد آن پڑی کہ یاسر شاہ کی گیندیں آف سٹمپ سے اندر آنے لگیں اور سپن بھی اس قدر تیکھی کہ بڑے سے بڑا بلے باز چکرا جائے۔
کیویز کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ پچاس رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد کچھ ایسی بپتا ہو سکتی ہے کہ دیدے وا کیے بھی یقین نہ آئے۔ لیکن یاسر شاہ جس طرح گیند کو اپنی مرضی کی چال چلا رہے تھے، وہاں کوئی دوسرا مہرا اپنی چال کیا چلتا؟
کل شام تک یہ ٹیسٹ میچ شدید غیر یقینی کیفیت کا شکار تھا کہ بھلے چار سو سے زیادہ رنز ہو گئے مگر جب وکٹ سے ہی کسی بولر کو کوئی مدد نہیں مل رہی تو پاکستان برتری کیونکر حاصل کر پائے گا؟
پھر یہ ستم الگ کہ یو اے ای کی وکٹوں میں سے دبئی وہ واحد وکٹ ہے جو میچ کے بیچ اچانک کہیں سپن ہوتی ہے لیکن شارجہ اور ابوظہبی کی طرح پانچویں دن سپنرز کے لیے اچانک سرد مہر سی ہو جاتی ہے۔ چند ہی دن پہلے اسی وکٹ پہ تو آسٹریلیا چوتھی اننگز کھیلا اور ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔
لیکن جب یاسر شاہ کا ہاتھ چلنے لگا تو سبھی خدشات ہوا ہوتے گئے۔ وکٹ میں کچھ سستی تو تھی ہی مگر اس کا استعمال کرنے کو کوئی حاضر دماغ اور پھرتیلا ہاتھ چاہیے تھا۔ کیونکہ یہ سستی اس قدر خفیف تھی کہ بلال آصف، عباس اور حسن کے ہاتھ آ کے نہ دے رہی تھی۔
یاسر شاہ نے ایسا کیا مختلف کام کیا جو اتنے کامیاب ٹھہرے؟
ویسے تو ٹیسٹ کرکٹ میں نئے گیند اور سیمرز کے سامنے بلے بازوں کا اعتماد یوں بکھرتا ہے کہ آف سٹمپ کے باہر شبہات میں گِھر جاتے ہیں، سمجھ نہیں آتی کہ کس گیند کو چھیڑنا ہے اور کس کو چھوڑنا ہے۔
کرکٹ سے متعلق یہ بھی پڑھیے
وہ پانچ ٹیسٹ میچ جو پاکستان جیت سکتا تھا مگر۔۔۔
پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا مقابلہ کیا ممکن ہے؟
لیکن اگر بلے باز کریز کا صحیح استعمال کر رہا ہو تو سپن کے خلاف عموماً ایسے تکنیکی مسائل سر نہیں اٹھاتے۔ سپن کے سامنے اور طرح کے مسائل درپیش ہوتے ہیں کہ پرانے گیند سے رنز بھی بٹورنا ہوتے ہیں اور ایک آدھ اچانک سپِن ہوتی ڈلیوری سے اپنا دفاع بھی کرنا ہوتا ہے۔
برائن لارا نے کہیں کوچنگ کرتے ہوئے سپن کا سامنا کرنے کی تکنیک بتاتے ہوئے بنیادی اصول یہ بتایا تھا کہ اگر آپ آگے نکل نہیں سکتے تو پھر پیچھے ہٹنے کا بھی مت سوچیں۔ انہی قدموں پہ وہیں سٹروک بنائیں۔
کیویز سے غلطی یہ ہوئی کہ پچھلے میچ کے تجربے کے بعد وہ یاسر شاہ کے خلاف قدموں کا استعمال کرنے سے کترا گئے۔ اور شبہات کا شکار ہوتے ہوتے کریز میں پیچھے ہٹتے گئے۔ اس پہ طرہ یہ کہ جب یاسر شاہ نے آف سٹمپ کے باہر سے گیندیں تیزی سے اندر کیں تو نہ تو وہ سپن کو سمجھ پائے اور نہ ہی گیند کی فلائٹ اور باؤنس سے نمٹ پائے۔
اعداد و شمار میں تو یہ بہت بڑی پرفارمنس تھی ہی لیکن یاسر شاہ کی ان دس وکٹوں کے بعد یہ کہنے میں بھی کوئی حرج نہیں کہ سرفراز کا ڈکلییریشن کا فیصلہ اگرچہ ناقابلِ فہم تھا مگر یاسر شاہ نے وہ فیصلہ بچا لیا۔ صرف فیصلہ ہی نہیں، کافی حد تک یہ میچ بھی۔ | 1Real
| 2sp
|
دبئی 11 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ہند کرکٹ سیریز تنازعہ اور ہرجانے سے متعلق اپنا تحریری جواب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی تنازعات کمیٹی میں جمع کروادیا ہے پی سی بی کی جانب سے تحریری جواب 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے یاد رہے کہ اس مقدمہ کی سماعت اس ماہ کے پہلے 3 دن ہوئی تھی آئی سی سی تنازعات کمیٹی نے پاکستان اورہندوستانی بورڈ کو جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی پی سی بی نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طے شدہ دوطرفہ سیریز نہ کھیلنے سے 70 ملین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ معاہدے میں ہندوستانی حکومت سے سیریز کھیلنے کی اجازت سے متعلق کوئی شرط بھی شامل نہیں تھی پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ بورڈز کے درمیان 2014 ء معاہدے کے تحت پاکستان اور ہند کی ٹیموں کو 2015 سے 2023 کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلنا تھیں اسی معاہدے کے تحت اس نے آئی سی سی میں بگ تھری گروپ کی تشکیل کیلئے پی سی بی کی حمایت حاصل کی تھی پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی بورڈ 70 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے تنازعات کمیٹی نے ابتدائی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور دونوں بورڈز کے تحریری جوابات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا | 1Real
| 2sp
|
کیو۔26 مئی(سیاست ڈاٹ کام) رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے لیورپول میں شامل مصری اسٹرائیکر محمد صلاح سے موازنے کو مسترد کردیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ ہم دونوں یکسر مختلف کھلاڑی ہیں، دونوں اسٹارز یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ صلاح کو پریمیئر لیگ سیزن کے 38 میچزمیں 32 گول بنانے والے پہلے کھلاڑی کااعزاز ملا ہے جبکہ وہ 11 گول یورپیئن ایونٹس میں بھی لیورپول کیلیے بناچکے ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ لوگ میرا موازنہ دیگر کھلاڑیوں سے کرناچاہتے ہیں۔ میں ہر ایک سے مختلف ہوں، صلاح بھی اپنے انداز کا منفرد کھلاڑی ہے، وہ لیفٹ سے کھیلتا ہے جبکہ میں رائٹ سے مہم کا آغاز کرتا ہوں، میرا قد طویل ہے جبکہ وہ کچھ پست قد ہیں، ہم دونوں کیلیے یہ سیزن بہت شاندار رہا ہے۔ | 1Real
| 2sp
|
ٹرینٹ برج 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی ویراٹ کوہلی اپنے ملک کے دوسرے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 60 میچوں میں اپنے ملک کی قیادت کرتے ہوئے 27 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ 18 میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سورو گنگولی موجود تھے جنہوں نے 49 میچوں میں قیادت کرتے ہوئے 21 مرتبہ ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کرایا اور 13 میں انہیں شکست ہوئی تھی تاہم انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی کوہلی اب ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین ٹسٹ کپتان بن گئے ہیں کوہلی نے اب تک 38 میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے جن میں سے 22 میں کامیابی نے ان کے قدم چومے اور 7 مرتبہ ہندوستانی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 203 رنز سے کامیابی حاصل کی جو اس کی رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کے خلاف تیسری بڑی فتح ہے ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 1986 میں حاصل کی تھی جب اس نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 279 رنز سے زیر کیا تھا جبکہ 2016 میں وشاکاپٹنم میں 246 رنز سے مات دی تھی | 1Real
| 2sp
|
جکارتہ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے مردوں کی ہاکی ٹیم نے چہارشنبہ کو ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں 26 گول سے ہرا کر ایشیئن گیمز میں اپنی سب سے بڑی جیت اپنے نام کی بدقسمتی سے ہانگ کانگ کی ٹیم ایک گول بھی نہ کر سکی جکارتہ میں ہونے والی گیمز میں انڈیا کی ٹیم نے تقریباً ہر دو منٹ بعد ایک گول کر کے اپنا وہ 86 سالہ ریکارڈ توڑا جس میں اس نے 1932 کے اولمپکس مقابلوں میں امریکہ کو ایک کے مقابلے میں 24 گول سے شکست دی تھی آٹھ مرتبہ اولمپکس چمپئن بننے والے انڈیا کی ٹیم نے میچ کے پہلے پانچ منٹ میں چار گول کیے اور کھیل ختم ہونے سے سات منٹ قبل اپنے گول کیپر کو بھی گول سے ہٹا لیا اور آگے آ کر حملے کرنے والوں میں شامل کر لیا پیر کو انڈیا نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 17 گول سے شکست دی تھی انڈیا کا اگلا میچ جمعہ کو جاپان کے خلاف ہو گا چہارشنبہ کو منعقدہ ایک اور میچ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی ہے پاکستان کی گرین شرٹس جنھوں نے یہ گیمز پہلے آٹھ مرتبہ جیتی ہیں، پورے میچ میں عمان کی ٹیم پر حاوی رہیں اور عمان کے گول پر تابڑ توڑ حملے ہوتے رہے۔ پاکستان کے متبادل کھلاڑی علی شان نے نہایت بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی کی اس سے پہلے بھی ایک میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 10 گول سے شکست دی تھی دوسری طرف کوریا نے سری لنکا کو آٹھ گول سے شکست دی اس طرح یہ ٹورنامنٹ ایک ہائی اسکورنگ ٹورنامنٹ بنتا جا رہا ہے جس میں بڑی ٹیمیں زیادہ سے زیادہ گول کر رہی ہیں یاد رہے کہ آج تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کسی بین الاقوامی میچ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہے۔ اس نے 1994 میں سمووا کی ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں 36 گول کئے تھے | 1Real
| 2sp
|
ماسکو۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ بی میں کے آخری مقابلوں میں پرتگال اور ایران کے ساتھ ساتھ اسپین اور مراقش کا میچ بھی برابر ہو گیا جس کے بعد یورپی ٹیموں اسپین اور پرتگال نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پرتگال اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پرتگال ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن گزشتہ میچوں کی نسبت وہ زیادہ فارم میں نظر نہ آئی جبکہ ایران نے امید سے زیادہ بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف رونالڈکو پنالٹی کک پر بھی گول کرنے نہیں دیا بلکہ ان کی ٹیم کو کامیابی سے روکا لیکن اس شاندارمظاہرے کے باوجود ایرانی ٹیم کا ورلڈ کپ سفر پہلے ہی مرحلے میں ختم ہوگیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا لیکن وقفہ ختم ہونے سے چند لمحے قبل ریکارڈو کواریسما نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں ہی پرتگال کو برتری دگنی کرنے کا نادر موقع ملا لیکن ریئل میڈرڈ کے سوپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پینالٹی پر گول اسکور نہ کر سکے۔دوسری جانب ایران نے بھی حریف ٹیم کے خلاف گول کی کوششیں شروع کیں جبکہ دوسرے گول کے لیے سرگرداں پرتگال نے متعدد فال کیے اور ان کے 4 کھلاڑیوں زردکارڈ دکھایا گیا۔میچ پرتگال کی فتح کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن تھا کہ میچ کے 90منٹ مکمل ہونے کے بعد انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں ایران کو پینالٹی ملی جس پر کریم انصاری فرد نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ایران کو چند منٹ بعد ہی گول کرنے کا ایک اور نادر موقع ملا لیکن ایرانی اسٹرائیکر گیند کو گول میں نہ ڈال سکے اور میچ برابر ہونے کے ساتھ ہی پرتگال نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایران کی ٹیم عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اسپین اور مراقش کے درمیان بھی میچ برابری پر ختم ہوا جس کے ساتھ اسپین لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا۔میچ کی ابتدا میں ہسپانوی شائقین کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب 14ویں منٹ میں خالد بوطیب نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن 19ویں منٹ میں اسکو کے گول نے مقابلہ برابر کردیا۔پہلا ہاف 1-1 سے برابری پر اختتام پذیر ہوا۔81ویں منٹ میں یاسف ناصری نے گول کر کے مراقش کو دوسری مرتبہ برتری دلا دی۔ | 1Real
| 2sp
|
ریوڈی جنیرو 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کے سابق چیمپئن برازیل کے شائقین کی آئندہ ماہ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دلچسپی انتہائی کم ہے جس کی بڑی وجوہات ملک میں جاری معاشی بحران اور سیاست میں بدعنوانیاں ہوسکتی ہیں حالیہ سروے میں برازیل کے شائقین کی آئندہ ماہ روس میں ورلڈ کپ میں عدم دلچسپی کے حوالے سے نتائج خاصے بھیانک ہیں دو تہائی سمجھتے ہیں کہ برازیل ٹرافی جیت سکتا ہے جبکہ 35 فیصد کی رائے میں نیمر ایونٹ کا بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے اس کے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کو 30 فیصد نے پسندیدہ قرار دیا ہے 66 فیصد کو آنے والے ورلڈ کپ میں تھوڑی یا پھر کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے 14.5 فیصد کو یہ معلوم نہیں کہ ورلڈ کپ کہاں ہورہا ہے ورلڈ کپ کے مواقع پر برازیلی شائقین فٹبال میں اس سے قبل ایسی بددلی کبھی نہیں دیکھی گئی ہے | 1Real
| 2sp
|
’’ پولو‘‘ہاکی کی طرز کاکھیل ہے جس میں گھڑ سواروں کی دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ 19ویں صدی تک یہ کھیل صرف گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر کھیلا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کی دوسری اقسام ایجاد ہوگئیںجن میں واٹر پولو ، آئس پولو، ایلفنٹ پولو، سائیکل پولو اور بائیک پولو قابل ذکر ہیں جب کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں ’’گدھاپولو‘‘ بھی معروف ہے۔اس کو مقامی زبان میں ’’گوردوغ غال’’ کہا جاتا ہے۔ اس کھیل میں عموماًنو عمر بچے حصہ لیتے ہیںاور نہایت مہارت سے گدھے پر سوار ہوکر بغیر مہار یا رسی کے گدھے کو قابو میں رکھتے ہوئے پولو کھیلتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں ہارس پولو کے ٹورنامنٹس اکثر و بیشتر ہوتے ہیں لیکن ایلیفنٹ پولوٖ Polo) (Elephant اور سائیکل پولو کا کھیل شایدپاکستانی عوام کے لیے اجنبی کھیل ہوں۔ اس ہفتے ایلیفنٹ پولو اور سائیکل پولو کے بارے میں پڑھیے۔
سائیکل پولو
سائیکل پولو،گھوڑے کی پشت پر بیٹھنے کے بجائے سائیکل کی گدی پر بیٹھ کر کھیلا جاتا ہے۔سرکاری طور پراس کا میدان 150 میٹر لمبا ہوتا ہے، جب کہ غیر سرکاری کھیلوں میں اس کی طوالت 120سے 150میٹر جب کہ چوڑائی 80 سے100 میٹر ہوتی ہے۔کھیل میںڈھائی انچ قطر کی گیند استعمال ہوتی ہے، جب کہ اسٹک کی لمبائی 3 میٹر ہوتی ہے ،جس کے سرے پر دھاتی دستہ لگا ہوتا ہے۔ ہر ٹیم 6کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے جن میں سے 4کھلاڑی فیلڈ میں کھیلتے ہیں ،جب کہ باقی دو کھلاڑی، متبادل کے طور پر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ کھیل کا دورانیہ 30منٹ پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں دو ہاف ہوتے ہیں، جنہیں ’’چکر‘‘ کہا جاتا ہے، ہرچکرساڑھے سات منٹ کا ہوتا ہے ، درمیان میں آرام کا وقفہ 15منٹ کا ہوتا ہے۔اگر میچ کے آخر تک اسکور برابر رہے تو دونوں ٹیموں کو فاضل وقت دیا جاتا ہے،کوئی ٹیم فاؤل کرتی ہے تو مخالف ٹیم کو 15سے 25منٹ کے فاصلے سے فری ہٹ ملتی ہے۔ جان بوجھ کر فاؤل کرنے والے کھلاڑی کوایمپائر کی طرف سے وارننگ کے طور پر زرد کارڈ دکھایا جاتا ہے اور اگر وہی کھلاڑی اپنا مذکورہ عمل دوبارہ دہرائے تو اسے سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ متبادل کھلاڑی لیتاہے۔
سائیکل پولو کے خالق آئرلینڈکی کاؤنٹی ’’وکلو‘‘ کےسابق سائیکلنگ چیمپئن اور’’ دی آئرش سائیکلنگ میگزین ‘‘ کے ایڈیٹررچرڈ جے میکریڈی تھے۔وہ ہارس پولو کے بھی شوقین تھے اور سائیکلنگ کے ساتھ پولو کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے۔ سائیکل کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعدانہوں نے سائیکلنگ اور پولو کو یکجا کرنے کا خاکہ تیار کیا اور سائیکل کی گدی پر بیٹھ کرسائیکل پولوکھیلنے کا تجربہ کیا۔ اس کے لیے انہوں نےسائیکل کی سیٹ پر بیٹھ کر ایک لمبی چھڑی لی جس کے سرے پر لکڑی کا ہتھوڑا لگا ہوا تھا ۔ اس سے وہ فٹ بال کی گیندکو ہٹ لگاتے ہوئے اپنی مقرر کی ہوئی گول پوسٹ تک گئے ۔کچھ دنوں بعد اس کھیل کو کاؤنٹی کی سطح پر متعارف کرایا۔ 1891ء میں پہلاسائیکل پولو میچ ’’وکلو ‘‘کے قصبے ’’اسکالپ‘‘ میں ’’رتھ کلیرن روورز‘‘ اور’’ اوہن ہاسٹ سائیکلنگ کلب ‘‘ کے مابین کھیلا گیا۔ 19ویں صدی کے آخر میں یہ کھیل برطانیہ اور امریکا تک پہنچ گیا۔ امریکا میں یہ کھیل قدیم طرز کی امریکن اسٹار سائیکل کی سیٹ پر بیٹھ کر کھیلا جاتا تھا۔ پہلا بین الاقوامی میچ برطانیہ اور آئرلینڈ کے درمیان1901 میں منعقد ہوا۔ 1908ء میں لندن اولمپکس میں اسے نمائشی طورپر شامل کیا گیاجس میں آئرلینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی مضبوط ٹیم کو ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔1930ء میں برطانیہ میں لیگ کی سطح پر ٹیمیں بننے کے بعد اس کھیل کی مقبولیت پورے ملک میں ہوگئی۔ فرنچ لیگ قائم ہونے کے بعد یہ فرانس میں بھی مقبول ہوگیا، بعد ازاں فرانس اور برطانیہ کے درمیان بین الاقوامی ٹورنامنٹس کا انعقاد ہونے لگا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ کھیل برطانیہ سےناپید ہوگیا لیکن فرانس میں لیگ کی سطح پرکھیلا جاتارہا، وہاں اب بھی اس کی ٹیمیں ہیں جن کے درمیان لیگ میچز کا انعقاد ہوتا ہے۔ 1970کے بعد برطانیہ میں دوبارہ اس کھیل کا انعقاد ہونے لگا۔1980ء میں امریکا اور بھارت، سائیکل پولو کی دو بڑی ٹیموں کے روپ میں چھا گئے۔ 1994میں امریکا میں ملکی سطح پر بائیسکل پولو ایسوسی ایشن قائم کی گئی ۔ 1996ء میں سائیکل پولو کی پہلی عالمی چیمپئن شپ امریکا کےایک قصبے ’’رچ لینڈ‘‘ میں منعقد ہوئی، جس میں بھارت نےاس کھیل کا پہلاعالمی ٹائٹل جیتا، بعدازاں اس کا انعقاد ہر سال دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جانے لگا۔۔ 2001ء میں بین الاقوامی سائیکلنگ یونین کا قیام عمل میں آیا، جس کے اراکین میں برازیل، ارجنٹائن، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس، کینیڈا، بھارت، امریکا، پاکستان، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ عالمی تنظیم نےاس کھیل کو سرکاری حیثیت دینے کا اعلان کیا۔
ہارس پولو کاکھیل بھارت میں بھی زمانہ قدیم سے مقبول ہے،جے پور، جودھ پور،اور الور کے مہاراجہ اس کے شوقین تھے۔ ہندوستان پر برطانوی حکومت قائم ہونے کے بعد یہ کھیل برٹش آرمی میں بھی مقبول یت اختیار کرگیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جب برطانوی فوج میں گھوڑوں کا استعمال کم ہوگیا تو سپاہیوں نے پولو کے کھیل کے لیےسائیکل کا استعمال شروع کردیا اور مقامی باشندے بھی ان کی دیکھا دیکھی سائیکل پولو کھیلنے لگے۔ بھارت میں1966ء میں یہ کھیل سرکاری سطح پر پروان چڑھا اور اسی سال راجستھان کے شہر جے پور میں سائیکل پولوفیڈریشن آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا ۔ 1970ء میں نئی دہلی میں اس کے پہلے ملکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔1973میں جے پور میں مردوں کی قومی چیمپئن شپ منعقد ہوئی جب کہ اسُی سال راجستھان کے ضلع ’’جھنجھنو‘‘ کے قصبے ’’ڈنلوڈ‘‘ میں خواتین سائیکل پولو چیمپئن شپ کھیلی گئی۔1973میں دہلی میں ’’پہلے مرچنٹس کپ سائیکل پولو ٹورنامنٹ ‘‘ کا انعقاد ہوا۔ بین الاقوامی مقابلوںمیں شرکت کرکےبھارت کی سائیکل پولو ٹیم نےکینیڈا اور امریکا جیسی مضبوط ٹیموں کو کئی باربین الاقوامی میچوں میں شکست دی ۔ اب تک سائیکل پولو کے 8 عالمی ٹورنامنٹس ہوچکے ہیں، جن میںبھارت نے شاندار کھیل پیش کر تے ہوئے 4 مرتبہ کامیابی حاصل کی جب کہ کینیڈا نے 3 باراور امریکا نے ایک بار عالمی کپ جیتا ہے۔
نیپال میں بھی یہ کھیل مقبول ہے۔ 2012میں کرنالی میں ٹائیگر ٹاپس ، برڈیا نیشنل پارکس میں ’’ اکمومن انرجی بائیسکل پولو کپ ‘‘ منعقد ہوا، جس میں برطانوی ٹیم ’’پکاچکاس‘‘ نے سوئٹزرلینڈ کی ٹیم ای ایف جی کو شکست دی۔ 2007ء میں یورپین کپ کا آغاز ہواجس میں فرانس، برطانیہ، آئرلینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی، پہلے دو مقابلے فرانس نے جیتے۔
پاکستان میں بھی اس کےمیچز کا انعقاد ہوتا ہے لیکن عوام میں اسےہارس پولو کی طرح مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔ 2005میں پاکستان کی سائیکل پولو ٹیم 6میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کے دورے پر گئی تھی۔ امرتسر میں دونوں ملکوں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔
ایلیفنٹ پولو (Elephant Polo)
ایلیفنٹ پولو،ہارس پولو کی طرز کا کھیل ہے جو قوی ہیکل جانور ہاتھی کی پشت پر بیٹھ کر کھیلا جاتا ہے۔ اس کھیل کا آغاز بیسوی صدی میں ہندوستان میں ہوا، مگر اسےموجودہ شکل نیپال میں میگھائولی کے مقام پر ملی۔ کھیل کا یہ انداز نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ اور بھارت کے شہر راجستھان میں مقبول ہے۔سری لنکا کے گال شہر میں اس کےسالانہ ٹورنامنٹ کا انعقادکیاجاتا ہے۔ایلیفنٹ پولو کا گراؤنڈ، ہارس پولو کے مقابلے میں تین چوتھائی چھوٹا ہوتاہے۔ یعنی میدان کی لمبائی 140 میٹر اور چوڑائی 70 میٹر ہوتی ہے۔ کھیل میں ہر ٹیم تین تین ہاتھیوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔ ہر ہاتھی پر ایک مہاوت اور ایک کھلاڑی سوار ہوتا ہے۔ مہاوت کھلاڑی کے کہنے پر ہاتھی کو دائیں سے بائیںاورآگے پیچھے دوڑاتا ہے۔ کھلاڑی کے ہاتھ میں6 سے 10 فٹ لمبی لکڑی کی چھڑی ہوتی ہے، جس کے سرے پردھات کی ایک ٹی لگی ہوتی ہے، جس سے جھک کر وہ گیند کو ضرب لگا کر گول پوسٹ تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ ایلیفنٹ پولو کی گیند بھی مضبوط اور معیاری بنائی جاتی ہے اور ضرب لگنے سے وہ متاثر نہیںہوتی۔ مذکورہ کھیل دس دس منٹ کے دو ہاف یعنی ’’چکر ‘‘پر مشتمل ہوتا ہے۔ دونوں ہاف کے درمیان 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے تاکہ کھلاڑی اور ہاتھی ، دونوں کچھ دیرسستا کر تازہ دم ہوسکیں۔ میدان کے درمیان 10 میٹر قطر کا نیم دائرہ بنا ہوتا ہے جہاں سے میچ ریفری دائرے میں گیند پھینک کر کھیل شروع کراتا ہے۔ میدان کی ڈی 20 میٹر یعنی نصف قطر، پر محیط ہوتی ہے اور فیلڈ کے دونوں جانب گول پوسٹ بنی ہوتی ہیں، جہاںکھلاڑی گیند جال میں پھینک کر گول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ’’ہاتھی پولو‘‘کی عالمی چیمپئن شپ نیپال میں ’’ٹائیگرٹاپس‘‘ کے مقام پر منعقد کی جاتی ہے۔ نیپال اور تھائی لینڈمیں اس کھیل کی نگرانی ’’ورلڈ ایلیفنٹ پولو ایسوسی ایشن ‘‘کے قوانین کے تحت کی جاتی ہے، جس میں ہاتھیوں کی عمر، صحت ، دماغی کیفیت اور کھیل کی بہتری کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس کھیل میں ہاتھی کی ذہنی ہم آہنگی پولو کے کھیل سے ہونا ضروری ہے۔گال میں ایلیفنٹ پولو ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران ا یبےAbey) (نامی یک ہاتھی مشتعل ہوکرپولو گراؤنڈ سے نکل کر سڑک کی طرف بھاگا اس نے اپنی پشت پر سوار مہاوت اور کھلاڑی کو سونڈ میں لپیٹ کر دور پھینکا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ اپنے راستے میں آنے والی اسپینی ٹیم کی وین کو ٹکر مار کر تباہ کردیا ۔
نیپال میں ٹائیگر ٹاپس کے مقام پر ورلڈ ایلیفنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 1982ء سے عالمی ایلیفنٹ پولو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس کھیل کا تصور 4 عشرے قبل برطانیہ کے ایک شہری برٹ جم ایڈورڈز کے ذہن میں اس وقت ابھرا جب وہ نیپال کے جنگلوں میں وائلڈ لائف کے محکمے میں ملازم تھا اور جانوروں کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتا تھا۔برطانیہ سے اس کا دوست جیمز مین کلارک اس سے ملنے کے لیے نیپال آیا، جیمز پولو کا کھلاڑی تھا۔ ایڈورڈز نے اس کو ہاتھی کی پشت پر بیٹھ کر پولو کھیلنے پر آمادہ کیا۔ اس کے لیے اس نے ہاتھی کی سست رفتاری کو دیکھتے ہوئے ہارس پولو کی بہ نسبت نصف سے بھی کم میدان منتخب کیا، 10 فٹ لمبی چھڑی اور فٹ بال کی گیند کے ساتھ ایک سدھائے ہوئے ہاتھی کی پشت پر سوار ہوکر ایلیفنٹ پولو کا تجرباتی گیم کھیلاگیا۔ کچھ عرصے بعد اس کھیل میں اس کے ساتھ محکمہ جنگلات کے دیگر ملازمین بھی شریک ہوگئے اور یہ کھیل دو ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے لگا۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں اس کی مقبولیت نیپال کے علاوہ سری لنکا اور تھائی لینڈ تک جاپہنچی اور وہاں اس کے ٹورنامنٹس منعقد ہونے لگے۔
1982ء میں مختلف ممالک کی ٹیموں پر مشتمل ورلڈ ایلیفنٹ پولو ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نیپال کی ایک سیاحتی کمپنی نے جو ٹائیگر ٹاپ میں واقع تھی اس کے باقاعدہ عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد شروع کیا جس کے لیے عالمی ایلیفنٹ پولو فیڈریشن سے اجازت لی گئی،اوربھارتی سرحد کے قریب کھٹمنڈو کے شمال مغرب میں میگھالی چتوانی کی فضائی پٹی کے قریب گھاس کے میدان میں ہر سال عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتاہے۔ پولو گرائونڈ کے قریب جنگل لاج میں کھلاڑیوں اور شائقین کے قیام کا بندوبست ہوتا ہا۔ ان مقابلوں میں بہترین تربیت یافتہ 4 ٹن وزنی ہاتھیوں کے ساتھ ہاتھی پولو کے معروف کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ایلیفنٹ پولوکے قواعد و ضوابط پولو کے کھیل کی دیگر اقسام سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہاتھی اگر گول پوسٹ کے قریب لیٹ جائے تو اسے فائول قرار دیا جاتا ہے اور مخالف ٹیم کو فری ہٹ مل جاتی ہے۔ کھیل کا اختتام دوپہر کی تمازت سے بچنے کے لیےسورج سر پر آنے سے قبل ہی کردیا جاتا ہے۔ہرمیچ کے آغاز اور اختتام پر ہاتھیوں کو ان کی پسندیدہ خوراک کھلائی جاتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر سال دسمبر میں صبح کے وقت ہوتاہےجب کہ اختتام دوپہر کو کیا جاتاہے۔ 2017کی عالمی ایلیفنٹ پولو ٹورنامنٹ کے دوران بدھسٹ تنظیموں نے ٹورنامنٹ کےانعقاد کے خلاف سخت احتجاج کیا جب کہ جانوروں کے حقوق کی سرگرم تنظیمیں اس کھیل کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں ان کےمطابق، ہاتھی اس کھیل کیلئے غیرموزوں جانور ہے۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹائیگر ٹاپس پر اب مزید عالمی ٹورنامنٹس کا انعقاد ناممکن نظر آرہا ہے۔
تھائی لینڈ کے شہر’’ ہواہن‘‘ میں ہر سال مارچ کے مہینے میں ایلیفنٹ پولو کپ منعقد کیا جاتا ہے ، تھائی لینڈ کے بادشاہ، وجیرا لونگ کورن کی سرپرستی میں اس روایتی ہاتھی پولو ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ہر ٹیم تین ہاتھیوں پر مشتمل ہوتی ہے ، جو سال بھر سیاحتی مقامات پرتفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن ساتھ میں ان کی تربیت پولو میچ کےکھیل کے لیےبھی کی جاتی ہے۔
سری لنکا میں ہر سال 15فروری کو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے’’ ایلیفنٹ پولو ‘‘کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ راجستھان کے شہر جے پور میں بھی ہاتھی پولو کے کھیل کو مقبولیت حاصل ہے اور جے پور دنیا کا واحد شہر ہے جہاں سارا سال محکمہ سیاحت کی جانب سے چوگان اسٹیڈیم میں ہاتھی فیسٹول کے موقع پر ایلفنٹ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
| 1Real
| 2sp
|
سابق امریکی جمناسٹک کے ڈاکٹر لاری نصر کو نوجوان لڑکیوں کا طبی معائنے کے نام پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 40 سے 175 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
جج روز میری نے 150 سے زائد متاثرین کی شکایات پر ہفتہ بھر سے زائد چلنے والی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے لاری نصر سے کہا کہ ’میں نے تمہاری موت کے وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں‘۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ریپ کلچر
انہوں نے 54 سالہ مجرم سے کہا کہ ’تم کبھی بھی جیل کے باہر چلنے کے حقدار نہیں تھے‘۔
سزا سنائے جانے سے کچھ ہی لمحوں قبل لاری نصر نے عدالت میں تمام متاثرہ افراد سے معافی مانگی جن میں اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سائمن بلز، الے ریزمین، گیبی ڈوگلاس اور مک کائلا مرونی بھی شامل تھیں۔
سزا پانے والے لاری نصر کا عدالت میں متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں جو ابھی محسوس کر رہا ہوں وہ ان تمام افراد کے درد، جذبات کے آگے مدھم پڑ جاتا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کس قدر معذرت خواہ ہوں کوئی الفاظ ایسے نہیں جو اسے بیان کرسکیں۔ جب عدالت نے سنائی تو لاری نصر رو پڑے۔
خیال رہے کہ 150 سے زائد خواتین اور لڑکیوں نے دو دہائیوں قبل لاری نصر کو سیریل تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ کے شکار بچے
عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانے والی آخری خاتون راچیل ڈینولینڈر تھیں جنہوں نے نصر پر پہلی مرتبہ زیادتی کرنے کا الزام عوامی طور پر لگایا تھا اور ان کے خلاف پولیس رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
انہوں نے جج سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں سوال کیا کہ ایک چھوٹی بچی کی کیا قیمت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی 15 سال کی عمر میں کی گئی تھی اور جہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اس کمرے میں ان کی والدہ بھی موجود تھیں لیکن وہ بے خبر تھیں کہ ہو کیا رہا ہے۔ | 1Real
| 2sp
|
ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کالنگ اسٹیڈیم پر فرانس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ارجنٹائن کی کامیاب پیشقدمی کو بریک لگا دیا
بھوبانیشور(اسپورٹس ڈیسک) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کالنگ اسٹیڈیم پر فرانس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ارجنٹائن کی کامیاب پیشقدمی کو بریک لگا دیا اور پانچ تین سے کامیابی کی بدولت دوسری پوزیشن پر پہنچ کر آگے بڑھنے کا راستہ ہموار کرلیا فرانس کے پول اے میں تین میچوں کے بعد نیوزی لینڈ کی طرح چار پوائنٹس ہی ہیں جس نے گزشتہ روز اسی گروپ میں اسپین کیخلاف دو دو گولز سے برابر مقابلے کے بعد حریف ٹیم کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا
| 1Real
| 2sp
|
فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں پری کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک میچ میں برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کی جانب سے نیمار اور رابرٹوفرمینو نے گول اسکور کیے۔
پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور میکسیکو کےدرمیان ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں پہلے ہاف کے دوران دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکیں۔ نیمار نے اس دوران گول اسکور کرنے کے تین مواقع پیدا کیے لیکن انہیں گول میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ اس ہاف میں دونوں ٹیموں کے ایک، ایک کھلاڑی کو ییلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔
کھیل کے 51 ویں منٹ میں نیمار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں یہ نیمار کا چھٹا گول ہے۔
ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد میکسیکونے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، جو کارآمد ثابت نہ ہوسکیں۔
88 ویں منٹ میں نیمار کے خوبصورت پاس پر رابرٹو فرمینو نے گیند گول میں پھینک کر ٹیم کو دو۔صفر سے کامیابی دلا دی اور برازیل کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی، جبکہ میکسیکو کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
1986ء میں راؤنڈ آف سکسٹین متعارف کرائے جانے سے اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میکسیکو ساتویں مرتبہ اس مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہوئی ہے جو کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں دوگنا ہے۔
اب تک پانچ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ جن میں فرانس، یوروگوائے، روس، کروشیا اور برازیل شامل ہیں۔ کوارٹر فائنل میچز 6 جولائی سے شروع ہوں گے۔ پہلا میچ یورو گوائے اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ | 1Real
| 2sp
|
فرانس نے کروشیا کو شکست دیکر ورلڈ کپ فٹ بال کی عالمی جنگ جیت لی۔ چار سال بعد ہونے والے عالمی میلے میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں میں فرانس کے کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو ممتاز ثابت کرتے ہوئے عالمی اعزاز کا حقدارثابت کیا، روس نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بالء کا نہ صرف شاندار انعقاد کیا بلکہ فین آئی ڈی پر دنیا کے لاکھوں شائقین کو یہ ایونٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرکے دنیا فٹ بال میں ایک نئی روایت کا آغازکیا۔ فائنل تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہوں ، فیفا کے عہدیداروں اور دنیا بھر کے فٹ بال لیجنڈز کو مدعو کرکے اختتامی تقریب کو چار چاند لگادیئے گئے۔
روس میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ بلاشبہ ایک تاریخ ساز حیثیت اختیارکرگیا ، ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی کروشیا کی ٹیم کی کارکردگی اور بڑی ٹیموں کا ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوجانے پر ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کے بارے میںجیت کی پیش گوئی کرنے میں ہرجانب سے احتیاط برتی جارہی تھی۔کروشین ٹیم نے سیمی فائنل تک جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ فائنل میں بھی فرانس کے خلاف اپ سیٹ کرے گی لیکن ان کے کم تجربے اور غلطیوں کا فرانس نے مکمل فائدہ اٹھایا اور میدان بآ سانی مارلیا۔فائنل سے قبل لوزنیکی فٹ بال اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کی اکثریت دونوں ٹیموں میں سخت مقابلےکی توقع کررہی تھی لیکن فرانس نے پے درپے حملے کرکے کروشین کھلاڑیوں پر ایسی کاری ضربیں لگائیںکہ وہ اس سے بچ نہ سکے۔ فرانسیسی کھلاڑیوں نے کروشین ٹیم کے پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب کو چکناچور کردیا۔ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں شکست کے بعد بچوں کی طرح بلک بلک کر رو رہے تھے۔ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے انتہائی حیران کن رہے جن میں سب سے بڑے اپ سیٹ دفاعی چیمپئن جرمنی کو برداشت کرنا پڑا۔یہ ٹیم ابتدائی مرحلے میں ہی ایونٹ سے آئوٹ ہوگئی۔
اس کے ساتھ ساتھ دنیائے فٹ بال کی بڑی بڑی ٹیموں کے ساتھ بھی کچھ اچھا نہیں ہوا۔ ارجنٹائن، پرتگال،اسپین،برازیل کی ٹیمیں بھی بغیر سیمی فائنل کھیلے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوئیں۔برازیل اور بلجیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ فیوریٹ ٹیم سمجھی جارہی تھی لیکن بلجیم نے پہلے برازیل کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کیا اور پھر خود بھی سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کھا کرایونٹ سے باہر ہوئی۔ حیرت انگیز طور میزبان ملک کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے والی روسی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ اس ٹیم نے ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کے سامنے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو پانچ صفر سے شکست دیکر ایونٹ میں اپنا شاندار آغاز کیا اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی لیکن یہاں بھی سخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آئو ٹ پرکروشیا کے ہاتھوں زیر ہوئی۔ اس ٹیم نے 54 سال بعد دوسری بار ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی جس پر اس کے شائقین خوش تھے۔ روسی عوام اپنی ٹیم کی اس کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہیں ۔ روسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ 2022 ء ورلڈ کپ کویت میں اس سے بھی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اب ہمارے ملک کی فٹ بال اس ڈگر پر آگئی ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنا ہم نے اپنا مقصد بنا لیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کی فاتح فرانس کی ٹیم کو خالص سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ مجموعی طور پر 3کروڑ94لاکھ ڈالر سے زائد رقم انعام کے طور پر ملی جبکہ کروشین ٹیم کو 2کروڑ 95لاکھ ڈالر، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بلجیم کی ٹیم کو ڈھائی کروڑ ڈالر، چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو ٹیم سوا دوکروڑ کی انعامی رقم ملی۔کروشیا کے لوکامورڈک کو ورلڈ کپ 2018ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے گولڈن بال کا تحفہ دیا گیا۔ انگلینڈ کےکپتان ہیری کین کو ورلڈ کپ 2018ء میں سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
انگلش کپتان نے 9 میچوں میں چھ گول (سب سے زیادہ گول)کرکے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ فرانس کے انتونیوگریز مین دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے سات میچوں میں چار گول کئے انہیں سلور بوٹ جبکہ بلجیم کے لوکاکو نے 9 میچوں میں چار گول کئے انہیں برانز بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فیفا فیئر پلے ٹرافی اسپین کو دی گئی۔ فائنل کو دیکھنے کیلئے روسی صدر ولادی میرپیوتن بھی موجود تھے ان کے علاوہ خاص مہمانوں میںکروشیا کی صدر کولینڈا گریبرکیتاروک، فرانس کے صدر ایمانول میکرون،صدر فلسطین محمد عباس، صدر آرمینیا، صدر بیلاروس اور دیگر ممالک کے صدور اور سفارتکار، فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو، مختلف ممالک کی فٹ بال فیڈرشنز کے صدور، فیفا کونسل کے اراکین، دنیا ئے فٹ بال کے لیجنڈ اور دیگر موجود تھے۔
| 1Real
| 2sp
|
ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018 کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 جون کو شیڈول اپنا آخری وارم اپ میچ منسوخ کردیا۔
برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرایئکر گونزالو ہنگوئین نے کہا ہے کہ ’ہم نے ٹھیک فیصلہ کرلیا‘، ساتھ ہی تصدیق کی کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کیا جاچکا ہے۔
مذکورہ اعلان کے بعد فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم کا میچ منسوخ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
پی ایف اے کے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ایف اے ارجنٹائن کے کپتان اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کے برخلاف مہم کا حصہ بننے سے انکار پر بے حد مشکور ہے‘۔
مزید پڑھیں: 'میسی ہمارا دل نہ توڑیں'، فلسطینی بچوں کی درخواست
جبرائیل رجب کا کہنا تھا کہ ’آج وارم اپ میچ کی منسوخی سے کھیل، اخلاقیات اور اقدار کی فتح ہوئی جبکہ اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا‘۔
دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ مقابلہ میچ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی دھمکیوں کے پیشِ نظر منسوخ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ پر فلسطینی بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی سے یہ میچ نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔
دونوں ملکوں کے درمیان جاری تاریخی تنازع اور حال ہی میں فلسطینی عوام پر کی گئی اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کے بعد 70 فلسطینی بچوں پر مشتمل گروپ نے ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کریں۔
مذکورہ خط 3 جون کو اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفارتخانے کے حوالے کیا گیا جس میں فلسطینی بچوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان خاندانوں کے بچے ہیں جن سے چھینی گئی زمینوں پر اب ٹیڈی اسٹیڈیم دوبارہ قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیمار، میسی کے ہر گول پر بھوکے بچوں کو کھانا کھلانے کا اعلان
خط کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ ہمارے تباہ شدہ گاؤں پر تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتے ہیں جس پر ہماری خوشی اس وقت آنسوؤں میں بدل گئی اور ہمارے دل ٹوٹ گئے کہ ہمارا ہیرو میسی ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں کھیلنے جا رہا ہے‘۔
فلسطینی بچوں نے کہا کہ 9 جون کو جب اسرائیل اور ارجنٹائن دوستانہ میچ کھیلیں گے تو یہ ہمارے لیے ایک اداس دن ہو گا اور خط کے اختتام کچھ یوں کیا کہ 'آئیے، ہم خدا سے دعا کریں کہ میسی ہمارے دلوں کو نہ توڑیں‘۔
دوسری جانب فلسطین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجب نے بھی میسی سے میچ نہ کھیلنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میسی یہ میچ کھیلیں تو فلسطینی شائقین ان کی شرٹ جلا دیں۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ورلڈ کپ 2018 کا وارم اپ میچ مقبضہ بیت المقدس میں واقع ٹیڈی سٹیڈیم میں 9 جون کو کھیلا جانا تھا۔ | 1Real
| 2sp
|
لاہور6 دسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی کا نام کرکٹ کی دنیا میں ایک طوفانی بیٹسمین کے طور پر جانا جاتا ہے ان کے ہمالیائی چھکے بھی کافی مشہور ہیں ایک وقت ایسا تھا کہ شاہد آفریدی کے نام کی کرکٹ شائقین کے درمیان طوطی بولتی تھی تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے اور خاص کر پاکستانی کرکٹ شائقین میں ان کا کچھ زیادہ جنون باقی نہیں رہ گیا ہے دراصل کچھ دنوں قبل پاکستان سوپر لیگ کیلئے فائنل ڈرافٹنگ ہوئی اس ڈرافٹنگ کے موقع پر پاکستان سوپر لیگ کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک سروے کیا گیا جس میں پوچھا گیا تھا کہ اس عمل کے دوران سب سے پہلے پلاٹینم زمرے کے تحت کس کرکٹر کا انتخاب کیا جائے گا سروے میں تین نام دئے گئے تھے اے بی ڈویلیئرس اسٹیو اسمتھ اور شاہد آفریدی ٹویٹر سروے میں اے بی ڈی ویلیئرس عوام کی پہلی پسند بن کر سامنے آئے ان کے حق میں 75 فیصد شائقین نے ووٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی کو صرف 17 فیصد ووٹ ملے اسمتھ کے کھاتے میں محض 8 فیصد ووٹ گئے | 1Real
| 2sp
|
نئی دہلی 6 دسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی آمدنی میں اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں سے آگے نکل گئے جس سے وہ ہندوستان کے سب سے زیادہ دولت کمانے والے دوسرے سیلیبرٹی ہیں تاہم پہلا نمبر سلمان خان کا ہے کوہلی آمدنی کے میدان میں مہندرا سنگھ دھونی اورسچن تنڈولکر سے بھی آگے نکل گئے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ 2017 کے مقابلے میں رواں برس ان کی آمدنی دگنی ہوگئی وہ اپنے ملک کے دوسرے سب سے زیادہ دولت کمانے والی شخصیت بھی ہیں اس سال ان کی آمدنی 228.09 کروڑ روپے رہی اس فہرست میں پہلے مقام پر بالی وڈ اداکار سلمان خان 235.25کروڑ روپے کے ساتھ موجود ہیں دھونی 101.77 کروڑ پا نچویں اور سچن ٹنڈولکر80 کروڑ نویں نمبر پر ہیں | 1Real
| 2sp
|
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں دنیا میں الرجی کیوں بڑھ رہی ہے؟
دنیا بھر کے بچوں میں خوراک سے الرجی کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
حال ہی میں برطانیہ میں جب دو نوعمر بچے مونگ پھلی اور تِل کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تو یہ بات سامنے آئی کہ اس قسم کی صورتحال کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
اگست میں مغربی آسٹریلیا میں ایک چھ سالہ لڑکی کی ہلاکت ڈیری فوڈ سے ہوگئی۔
حالیہ دہائیوں میں مغربی ممالک میں الرجی کے کیسز بتدریج بڑھے ہیں۔
بچوں میں خوراک سے الرجی کے کیسز میں برطانیہ میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے، آسٹریلیا میں نو فیصد جبکہ یورپ میں مجموعی طور پر دو فیصد۔
اس قسم کی الرجی کی وجہ سے مریض کا خاندان بھی خوف میں مبتلا رہتا ہے اور کھانے پینے میں پرہیز اور پابندی خاندان کے لیے اور سماجی طور پر بھی ایک بوجھ بن سکتی ہے۔
ابھی اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا کیوں ہے اور الرجی کے کسیز کی تعداد کیوں بڑھتی جا رہی ہے۔ تاہم دنیا بھر کے ماہرین اس کی وجہ جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Family handout/PA Wire Image caption برطانوی بچی نتاشہ تل والی بریڈ کھانے کی وجہ سے زندگی کھو بیٹھی تھی
الرجی کیوں ہوتی ہے؟
الرجی اس وقت ہوتی ہے جب ہمارا قوت مدافعت کا نظام اپنے ماحول میں موجود چیز پر حملہ آور ہوتا ہے، یعنی ہر وہ چیز جو عام طور پر بے ضرر ہونی چاہیے۔
اس کے آثار میں جلد کی سرخی، سوجن اور بہت خراب صورتحال میں الٹیاں، پیچش اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
بچوں کو عموماً خوراک کی ان اقسام سے الرجی ہوتی ہے۔
دودھ
انڈا
مونگ پھلی
اخروٹ، چلغوزے
تل
مچھلی
گھونگے
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
خوراک سے الرجی کیسے ہوتی ہے؟
گذشتہ 30 سال کے دوران خوراک سے الرجی کے کیسز میں اضافہ خاص طور پر مغربی معاشروں میں نظر آیا ہے۔
مثال کے طور پر برطانیہ میں سنہ 1995 سے سنہ 2016 کے درمیان مونگ پھلی سے الرجی کی شرح میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
کنگز کالج لندن کی جانب سے کی جانے والی ایک سٹڈی میں تین سال کے 1300 بچوں کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا۔ تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ ڈھائی فیصد بچے مونگ پھلی سے الرجی کا شکار تھے۔
آسٹریلیا میں خوراک سے الرجی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وہاں ایک سال تک کے نو فیصد بچوں کو انڈے اور مونگ پھلی سے الرجی ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
الرجی کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک ممکنہ وجہ ماحول اور مغربی طرز زندگی بتائی جا رہی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ ترقی پزیر ممالک میں خوراک سے الرجی کا تناسب کم ہے اور وہاں کے شہری علاقوں میں یہ تعداد زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے۔
اس کی وجوہات میں جو عوامل شامل ہو سکتے ہیں ان میں آلودگی، خوراک میں تبدیلی، جراثیم کا کم سے کم سامنا کیونکہ اس سے ہمارا مدافعتی نظام جو کہ جراثیم کا مقابلہ کرتا ہے اس میں بھی تبدیلی آ جاتی ہے۔
اپنے ملک سے ہجرت کرنے والوں میں بھی اپنے ملک کی نسبت یہاں دمے اور خوراک سے الرجی زیادہ دیکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ ماحولیاتی عوامل ہو سکتے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
کچھ ممکنہ وضاحتیں
ابھی اس بارے میں کوئی ایک حتمی وضاحت سامنے نہیں آسکی کہ دنیا میں فوڈ الرجی اتنی زیادہ کیوں ہو گئی ہے تاہم سائنس میں اس حوالے سے کچھ تھیوریز ہیں۔
اس میں صفائی کا ناقص نظام بھی ایک سبب قرار دیا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے بچوں کو بہت سے انفیکشن ہو جاتے ہیں۔
جب جسم میں کوئی طفیلی انفیکشن ہوتا ہے تو جسم کے مدافعتی نظام کو اس سے لڑنا پڑتا ہے اور اس عمل میں جسم بے ضرر اجزا کے خلاف بھی متحرک ہو جاتا ہے۔
ایک اور خیال کے مطابق وٹامن ڈی ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکتی ہے کہ وہ مثبت ردعمل ظاہر کرے اور ہمیں الرجی سے بچائے۔
دنیا کی زیادہ تر آبادی کو کافی مقدار میں وٹامن ڈی نہیں مل پاتی اور وہ اپنا کم ٹائم سورج کی روشنی میں گزارتے ہیں۔
صرف امریکہ میں وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کی تعداد میں ایک دہائی میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔
ایک نئی تھیوری کے مطابق الرجی کے حلاف اینٹی باڈیز کو جلد کے ذریعے بھی لیا جا سکتا ہے خاص طور پر بچوں میں جو ایگزیما کا شکار ہوں۔
جب بچہ دودھ چھوڑ رہا ہو تو اسے چکنائی اور شوگر کھلائی جائے تو وہ آنت کے اندر مدافعتی نظام کو بہتر کرتی ہے اور الرجی سے بچاتی ہے کیونکہ اس طرح وہ بیکٹریا، بیرونی اجزا مثلاً خوراک کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔
کنگز کالج لندن میں کی جانے والی لیب سٹڈی میں بتایا گیا کہ پانچ سال کے وہ بچے جنھوں نے پیدائش کے سال سے مونگ پھلی کھانی شروع کی تھی ان میں مونگ پھلی سے الرجی کا تناسب 80 فیصد کم پایا گیا۔
اس تحقیق نے اس سے قبل امریکہ میں موجود احتیاطی تدابیر کے اس اصول کو بھی تبدیل کر دیا کہ بچوں کو بچپن میں مونگ پھلی دی ہی نہیں جانی چاہیے۔
برطانیہ میں والدین سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے بھی رجوع کریں۔
مزید پڑھیے
مونگ پھلی سے الرجی کے علاج میں اہم دوا دریافت
'روزانہ ایک انڈا بچوں کی نشوونما میں مفید'
انسانی اثرات
حال ہی میں برطانیہ میں کم عمر بچوں کی الرجی کی وجہ سے اموات نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے کہ اس حوالے سے درست اور واضح معلومات ہونی چاہیے۔
ابھی فوڈ الرجی کے لیے کوئی علاج نہیں ہے بس یہی ہے کہ اس قسم کی خوراک مریض کو نہ دی جائے اور اگر ایسا ہو جائے تو ایمرجنسی بنیادوں پر اسے علاج فراہم کیا جائے۔
لیکن یہ بچوں کے لیے بہت پریشان کن ہے اور انھیں الرجک ری ایکشن کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock
کنگز کالج نے ان کے لیے پہلے سے موجود ٹیسٹ کے طریقوں کے بجائے ایک متبادل بلڈ ٹیسٹ استعمال کیا ہے جس میں مونگ پھلی سے الرجی کا واضح طور پر پتہ چل جاتا ہے۔
اس ٹیسٹ سے بچوں کی نوے فیصد الرجی کا پتہ چلتا ہے اور امید ہے کہ یہ اگلے چند سالوں میں بچوں کے لیے میسر ہو گا۔
کامیاب تشخیص کے باوجود اکثر اوقات مریضوں میں اچانک سے خوراک سے ری ایکشن ہو جانا عام سی بات ہیں کیونکہ اس کا سبب بننے والی خوراک کو چھوڑنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
اس ضمن میں ایک ایسی تھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے جسے الرجن امیونو تھراپی کہتے ہیں۔ ایک مادے کی مدد سے مریض کو الرجی کی شدت سے بچایا جاتا ہے تاکہ حادثاتی طور پر اگر اس نے ممنوعہ خوراک کا استعمال کر لیا تو وہ اس کی صحت کو خطرات لاحق نہ ہوں۔
دیگر قسم کے علاج پر ابھی کام ہو رہا اور بہت سا کام ابھی باقی ہے۔
دوسری جانب متاثرہ بچے اور ان کے والدین کے لیے روزمرہ کی زندگی کے اندر الرجی ایک پریشانی کی صورت میں موجود ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
دنیا کا طاقتور ترین فون لانچ کر دیا گیا ہے، جو بنیادی طور پر ایک گیمنگ فون ہے۔گیجٹس ناؤ کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق Asus ROGنامی اس فون کی قیمت 69 ہزار 999 بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کے ساتھ یہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اور ہواوے میٹ 20 پرو کے مقابلے پر آگیا ہے۔Asus ROG میں90 ہرٹز کے ساتھ 6 انچ کا مکمل ایچ ڈی AMOLED ڈسپلے نصب کیا گیا ہے اور aسمارٹ فونز کی تاریخ میںپہلی بار اس فون میں 2 چارجنگ پوائنٹ رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ یہ واحد فون ہے جس میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک لگایا گیا ہے۔ اس میں گیمنگ موڈ (Mode)ہے جو فون کے UI کو کلی طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔اس میں کوالکوم aسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر، 8 جی بی ریم، 128 جی بی aسٹوریج، مائیکروکارڈ سپورٹ اور 4000 mAh بیٹری لگائی گئی ہے, جو انتہائی تیزی کے ساتھ ری چارج ہو سکتی ہے۔اس میں نصب بیک کیمرا 12 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل ہے۔ یہ فون بین الاقوامی سطح پر بھی فروخت کیلئے پیش کیا جا چکا ہے۔
| 1Real
| 3tch
|
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
آئن سٹائن کے اپنے ہاتھ کا وہ خط غیر متوقع طور پر 29 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے جس میں انھوں نے خدا کے وجود کے بارے میں بات کی ہے۔
یہ خط آئن سٹائن نے 1954 میں جرمن زبان میں لکھا تھا اور توقع تھی کہ یہ زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ ڈالر میں بکے گا لیکن نیویارک میں ہونے والی اس نیلامی نے ساری توقعات توڑ دیں۔
اس خط میں آئن سٹائن نے مذہب اور سائنس کے درمیان ہونے والی پرانی بحث پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
آئن سٹائن کو انسانی تاریخ کے عظیم ترین دماغوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انھوں نے کئی بار خدا کے وجود کے بارے میں بحث کی ہے۔
آئن سٹائن جرمن فلسفی ایرک گٹ کائنڈ کے نام اس خط میں لکھتے ہیں: 'لفظ خدا میرے لیے انسانی کمزوری کے اظہار اور پیداوار کے علاوہ کچھ نہیں۔۔۔ بائبل قابلِ قدر مگر دقیانوسی اساطیر کا مجموعہ ہے۔۔۔ کوئی تفسیر، چاہے وہ کتنی ہی باریک کیوں نہ ہو، اس بارے میں میرے خیالات بدل نہیں سکتی۔'
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
آئن سٹائن کا مذہب کیا تھا؟
اس خط سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ آئن سٹائن ایک موقعے پر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ دہریے نہیں ہیں۔ ان کا یہ قول مشہور ہے کہ ’میں سپی نوزا کے خدا پر یقین رکھتا ہوں جو اپنے آپ کو تمام اشیا میں ظاہر کرتا ہے جو وجود رکھتی ہیں، لیکن اس پر خدا پر یقین نہیں رکھتا جو انسان کی تقدیر اور اعمال کے بارے میں فکرمند رہتا ہے۔‘
سپینوزا 18ویں صدی میں گزرنے والے مشہور ولندیزی فلسفی تھے۔ ان کا خیال تھا کہ خدا کا کوئی شخصی اور مادی وجود نہیں ہے، بلکہ کائنات خدا کے تخیل اور توسیع کی مظہر ہے۔ کائنات کی ہر شے خدا کی ذات کا حصہ ہے اور اس لحاظ سے ہر شے دوسری شے سے جڑی ہوئی ہے۔
اس تصور کو اصطلاح میں 'ہمہ اوست' کہا جاتا ہے۔
سپینوزا کے اسی تصور کے تحت کائنات میں جو واقعہ بھی ہوتا ہے، وہ خدا سے جڑا ہونے اور خدا کے وجود کا حصہ ہونے کی وجہ سے حتمی اور قطعی ہوتا ہے اور اس کی بجائے کچھ اور نہیں ہو سکتا۔ اس کو نظریۂ جبر کہا جاتا ہے اور جیسے کہ نیچے آئے گا، آئن سٹائن بھی اسی کے قائل تھے۔
زندگی بھر بدلتے خیالات
آئن سٹائن یہودی والدین کے گھر پیدا ہوئے تھے اور انھوں نے ایک کیتھولک عیسائی سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے خود ایک بار لکھا تھا کہ ان کا بچپن مذہبی ماحول میں گزرا لیکن وہ 12 سال کی عمر میں غیر مذہبی ہو گئے تھے۔
'سائنسی کتابیں پڑھنے سے میں جلد ہی اس یقین پہنچ گیا کہ بائبل کی اکثر کہانیاں درست نہیں ہو سکتیں۔'
یہ آئن سٹائن کے لڑکپن کی بغاوت کا مظہر تھا، اور اس کا اثر ان کی زندگی پر خاصے عرصے تک رہا۔ تاہم پکی عمر کو پہنچنے کے بعد آئن سٹائن یہ کہنے لگے تھے کہ وہ ایک شخصی اور ذاتی خدا پر یقین رکھتے ہیں۔
جب ان کی عمر 50 برس تھی تو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا: 'میں دہریہ نہیں ہوں۔ ہمیں جو مسئلہ درپیش ہے وہ ہمارے محدود ذہنوں کے مقابلے پر انتہائی عظیم ہے۔ ہماری مثال اس بچے کی سی ہے جو ایک وسیع و عریض لائبریری میں داخل ہوتا ہے جو مختلف زبانوں کی کتابوں سے بھری ہوئی ہے۔ بچے کو معلوم ہے کہ کسی نے ضرور یہ کتابیں لکھی ہوں گی، لیکن یہ نہیں پتہ کیسے۔
'اسے وہ زبانیں نہیں آتیں جن میں یہ کتابیں لکھی گئی ہیں۔ بچہ کتابوں کی ترتیب میں ایک پراسرار ترتیب دیکھتا ہے لیکن اسے پتہ نہیں وہ ترتیب کیا ہے۔۔۔ ہم کائنات کو دیکھتے ہیں جو پراسرار طریقے سے ترتیب دی گئی ہے اور وہ بعض قوانین کے تابع ہے، لیکن وہ ان قوانین کو بہت مدھم انداز میں سمجھتا ہے۔'
اگر اس نقطۂ نگاہ سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آئن سٹائن کے مذہب کے بارے میں خیالات بدلتے رہے ہیں۔ بظاہر مذکورہ خط ان کی زندگی کے ایک ایسے دور سے تعلق رکھتا ہے جب وہ خدا کے وجود کے منکر ہو گئے تھے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
کیا آئن سٹائن یہودی قومیت پر یقین رکھتے تھے؟
آئن سٹائن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کے بعد وہ دوسرے مشہور ترین یہودی ہیں۔ انھیں اسرائیل کا صدر بننے کی پیشکش بھی ہوئی تھی حالانکہ وہ اسرائیل کے شہری نہیں تھے۔ لیکن انھوں نے یہ جواب دے کر انکار کر دیا کہ 'میں ساری زندگی معروضی معاملات کو برتتا چلا آیا ہوں، اس لیے میرے اندر لوگوں کو برتنے کا میلان ہے اور نہ سرکاری امور سرانجام دینے کا تجربہ۔'
اوپر مذکور انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا تھا: 'قومیت ایک بچگانہ بیماری ہے، جیسے انسانیت کا خسرہ۔'
اسی انٹرویو میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’میں جبریت کا قائل ہوں۔ میں انسان کی خودمختاری پر یقین نہیں رکھتا۔ یہودی سمجھتے ہیں کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے۔ میں اس نظریے کو مسترد کرتا ہوں۔ میں اس لحاظ سے یہودی نہیں ہوں۔‘ | 1Real
| 3tch
|
اسمارٹ فونز تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی چینی کمپنی ’ہواوے‘ کی کینیڈا میں گرفتار کی گئی چیف فنانشل افسر (سی ایف او) مینگ وانژو پر امریکا سے دھوکے کرنے کا الزم عائد کردیا گیا۔
مینگ وانژو کو رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈین پولیس نے امریکی درخواست پر حراست میں لیا تھا، تاہم ان کی گرفتار 6 دسمبر کو ظاہر کی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے بتایا تھا کہ امریکی حکام کو شبہ ہے کہ مینگ وانژو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔
ابھی یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ مینگ وانژو نے کس طرح خلاف ورزی کی، تاہم 7 دسمبر کو انہیں کینیڈا کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف امریکا کے ساتھ دھوکے کے الزام کے تحت سماعت کی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے اپنی خبر میں بتایا کہ مینگ وانژو کے خلاف لگائے گئے الزامات پر کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کی سپریم کورٹ نے 5 گھنٹے تک طویل سماعت کی، تاہم عدالتی کارروائی کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگئی۔
مینگ وانژو پر امریکا کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے—فوٹو: چائنا مارننگ پوسٹ
مینگ وانژو کو اسی عدالت میں اگلی سماعت پر پیش کیا جائے گا اور اگر ان پر امریکا کے ساتھ دھوکے اور ایران کو فائدہ دینے کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں کم سے کم 30 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے ایگزیکٹو گرفتار، چین اور امریکا کے تعلقات میں پھر کشیدگی
رپورٹ کے مطابق عدالت میں پہلی سماعت کے دوران عدالت نے بتایا کہ مینگ وانژو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورژی کی اور انہوں نے 2009 سے 2014 کے درمیان ایک فرضی کمپنی بنا کر ایران کے ساتھ معاملات طے کیے۔
عدالت کے مطابق مینگ وانژو نے اسکائے کام نامی کمپنی بناکر ہواوے کو فائدہ دیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اسکائے نام ایک الگ ادارہ ہے۔
مینگ وانژو کو رواں ماہ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو: چائنا مارننگ پوسٹ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوران سماعت مینگ وانژو کو ہتھکڑیوں کے بغیر ہی پیش کیا گیا اور انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ مین وانژو پرامریکی قوانین کی خلاف ورزیوں اور مالی بدعنوانیوں کا الزام ہے۔
مینگ وانژو کی گرفتار کے بعد امریکا اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تجارتی تعلقات میں مزیدہ کشیدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مینگ وانژو ہواوے کمپنی کے بانی کی بیٹی ہیں اور وہ کینیڈا میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ | 1Real
| 3tch
|
سوال و جواب کی ویب سائٹ کورا(Quora) نے اعلان کیا ہے کہ ان کے 10 کروڑ رجسٹرڈ صارفین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا ہے۔ سی ای او ایڈم ڈی اینجلو کے مطابق غیر مجاز تھرڈ پارٹی نے اکاؤنٹ کی معلومات، مثال کے طور پر نام، ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس، انکرپٹڈ (ہیشڈ) پاسورڈ، دوسرے نیٹ ورکس سے صارفین کا امپورٹ کیا ہوا پبلک ڈیٹا اور ایکشنز جیسے سوالات، جوابات، کمنٹس، اپ ووٹ، نان پبلک کانٹنٹ اور ایکشنز جیسے جوابات کی درخواست، ڈاؤن ووٹ اور ڈائریکٹ میسجز حاصل کیے ہیں۔
(جاری ہے)
کورا کو اس واردات کا 30 نومبر کو پتا چلا تھا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ کورا نے تمام صارفین کو جبری طور پر اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کردیا ہے اور ان سے پاسورڈ ری سیٹ کرائے جا رہے ہیں۔ کورا کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس ورڈ انکرپٹڈ تھے لیکن صارفین کے یہی پاسورڈ اگر دوسرے نیٹ ورک پر تھے تو انہیں ہر جگہ تبدیل کرنا چاہیے۔صارفین نے جو سوالات گمنام رہتے ہوئے پوچھے تھے، ان کا ڈیٹا اس واردات میں متاثر نہیں ہوا۔کورا صارفین کو ڈیٹا ہیک ہونے کے بارے ای میل سے مطلع کر رہا ہے۔ اس حوالے سے تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں | 1Real
| 3tch
|
ہواوے اور زیڈ ٹی ای جاسوسی اور سیکورٹی سکینڈلز کے حوالے سے حالیہ سالوں میں کافی بدنام رہے ہیں۔جاسوسی کے الزامات کی وجہ سے چینی کمپنیوں پر امریکا میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ امریکا کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے ان کمپنیوں سے ٹیلی کمیونی کیشن آلات خریدنے بند کر دئیے ہیں۔ ہواوے کئی ممالک میں 5G نیٹ ورکس قائم کر رہا ہے لیکن کچھ ممالک نے اب ہواوے سے 5G آلات نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں امریکا کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی ان دونوں چینی کمپنیوں سے 5Gآلات کی خریداری اور تنصیب پر پابندی لگا چکے ہیں۔یورپ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی بھی چینی کمپنیوں کی طرف سے جاسوسی کے خطرے کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔ان ممالک کے بعد جاپان نے بھی حفاظتی اقدامات کے طور پر چینی کمپنیوں کا کاروبار بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
جاپان میں ان دونوں کمپنیوں پر براہ راست تو کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی لیکن ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن سے دونوں کمپنیاں ہی زیادہ متاثر ہونگی۔اس فیصلے سے چینی کمپنیوں کے سمارٹ فونز کا کاروبار بھی متاثر ہوگا اور دونوں کمپنیوں کے شراکت داروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ہواوے نے جاپان کی دونوں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں این ٹی ٹی ڈوکومو اور کے ڈی ڈی آئی کارپوریشن کو بھی نیٹ ورک آلات فراہم کیے تھے۔
ہواوے کے جاپان کے سوفٹ بنک گروپ کارپوریشن کے ساتھ بھی طویل المدتی شراکت داری کے معاہدے ہیں۔ یہ گروپ یو ایس سپرنٹ کارپوریشن کا مالک بھی ہے۔ ہواوے نے اس گروپ کے ساتھ مل کر 5G کے تجربات کرنے تھے۔ یہ منصوبہ بھی اب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس صورتحال میں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کے شیئرز کی قیمت بھی کافی گر گئی ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
ایپل 2020 تک ہی 5G آئی فون متعارف کرائے گا لیکن بہت سی کمپنیاں 2019 میں ہی 5G فلیگ شپ فون متعارف کرا دیں گی۔ کوالکوم کے صدر کرسٹیانو امون کا کہنا ہے کہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز بنانے والی تمام کمپنیاں 2019 کے آخر تک کم از کم ایک 5G سپورٹڈ فلیگ شپ متعارف کرا دیں گی۔ان تمام فلیگ شپ فونز میں کوالکوم کی ہی 5G بیس بینڈ چپ ہونگی۔ہوائی میں ہونے والے سنیپ ڈریگن ٹیکنالوجی سمٹ میں انہوں نے کہا کہ اب سے ایک سال کے اندر اینڈروئیڈ فون بنانے والی ہر کمپنی 5G فون پیش کر دے گی، جسے امریکی کیرئیرز کے ذریعے فروخت کیا جائےگا۔
ایپل بظاہر 5G سپورٹڈ آئی فون 2020 کی تیسری سہ ماہی میں متعارف کرائے گا۔ اس وقت تک تو بہت سی 5G سپورٹڈ اینڈروئیڈ ڈیوائسز مارکیٹ میں ہونگی۔ ظاہر ہے اس کا اثر کمپنیوں کےمنافع پر بھی پڑے گا کیونکہ 5G کا انتظار کرنےو الے صارفین اینڈروئیڈ پر منتقل ہو سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنی تقریر کے دوران کوالکوم کے صدر نے ایک سلائیڈ بھی دکھائی، جس میں ان کمپنیوں کی فہرست تھی جو کوالکوم کے ساتھ 5G اینڈروئیڈ فون پر کام کر رہی ہیں۔
ان کمپنیوں میں اسوس، فوجسٹو، گوگل، ایچ ایم ڈی، ایچ ٹی سی، InSeeGo، ایل جی، موٹرولا، نیٹ گیئر، نیٹ کوم وائرلیس، ون پلس، اوپو، سام سنگ، شارپ، سیرا وائرلیس، سونی، ٹیلیٹ، ونگ ٹیک، ڈبلیو این سی، می اور زیڈ ٹی ای شامل ہیں۔5G کے ساتھ ڈیٹا سپیڈ 4G کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا بڑھ جائے گا۔ 5G پر ایک مکمل فلم چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی۔کوالکوم نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ 5G مستقبل میں کس طرح کام کرے گی۔ ذیل میں اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔ | 1Real
| 3tch
|
تصویر کے کاپی رائٹ PA Image caption پولیس کے مطابق ڈرن کے ذریعے سنہ 2016 اور 2017 کے دوران فون اور سم کارڈ سمگل کیے گئے
برطانوی حکام نے ڈرون کے ذریعے بڑے پیمانے پر جیلوں میں منشیات اور فون سمگل کرنے کے منصوبے میں ملوث ہونے کے الزام میں دس افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے۔
جن افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے ان میں آٹھ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ان افراد کو برمنگھم ، ڈیڈلی اور مغربی انگلینڈ کے دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد ڈرون کے ذریعے جیلوں میں منوعہ اشیاء پھینکتے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈرن کے ذریعے سنہ 2016 اور 2017 کے دوران فون اور سم کارڈ سمگل کیے گئے۔
برطانیہ کی جن جیلوں میں ڈرون کے ذریعے سمگلنگ کی گئی ان میں برمنگم، اوکوڈ ، ہینل ویل، رضلی، ویموٹ اور لیورپول کی جیلیں شامل ہیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر ایریکا فیلڈ کا کہنا تھا کہ ’ یہ گرفتاریاں بہت اہم پیش رفت ہیں اور یہ ایک پیچیدہ تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔‘
ایریکا فیلڈ کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں ہونے والے زیادہ تر پرتشدد واقعات منشیات کی سمگلنگ کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اس سمگلنگ کو روکیں، اور جو بھی سمگلنگ میں ملوث ہوگا وہ خود بھی جلد ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ | 1Real
| 3tch
|
جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی ایس ٹی) کے ماہرین نے بڑی مہارت سے ایک انسان نما مستری روبوٹ تیار کیا ہے جو تعمیرات کے کام کرسکتا ہے۔اس نئے روبوٹ کو’ ’ایچ آر پی فائیو پی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں موٹروں کو بڑھا کر انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ماہرین کاکہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ تیزی سے کام کرنے کے قابل ہو جائےگا ۔
اس طرح یہ بلڈنگ اور دفاتر سازی میں انسانوں کی مدد کرسکتا ہے اور آزادانہ طور پر بھی اپنا کام انجام دے سکتا ہے۔ اس سے قبل ہم کارسازی اور دیگر کارخانوں میں بھی روبوٹس دیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب روبوٹک تھری ڈی پرنٹرز بھی حیرت انگیز کام کررہے ہیں جسے آٹومیشن کا ایک نیا روپ کہا جاسکتا ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
ویب ڈیسک:سام سنگ کے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی S8 متعارف کرائے جانے سے پہلے ہی خبروں میں گردش کر رہا ہے اور اس کے بارے میں اب تک کئی معلومات بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔دلکش ڈیزائن اور بہترین سکرین والے اس فون نے شائقین کو بے چین کر کے رکھ دیا ہے اور دنیا بھر میں اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے۔ گلیکسی S8 کا انٹرنیشنل ورژن تو 4 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا لیکن اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ 6 جی بی ریم سے مزین اس کا ”بڑا بھائی“ بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا تاہم یہ صرف مخصوص ممالک میں ہی فروخت ہو گا۔ذرائع کے مطابق 6 جی بی ریم والا گلیکسی S8 صرف چین میں ہی فروخت کیلئے پیش ہو گا جبکہ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں صرف 4 جی بی ریم والا ورژن فروخت کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ خبر بھی غیر مصدقہ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور تاحال کمپنی نے خود اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا | 1Real
| 3tch
|
اس جدید دور میں سائنس داں مختلف طرح کے روبوٹس تیار کر رہے ہیں ۔حال ہی میں ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہےجو فضامیں جمنا سٹک کھلاڑی کی طرح قلابازیاں کھانے اور خطر ناک اسٹنٹ دکھانے کا کام بآسانی کرسکتا ہے ۔یہ پروجیکٹ ڈزنی کمپنی نے کیا ہے ،اس پر وجیکٹ پر کمپنی کئی دہائیوں سے کام کررہی تھی ۔اسے ’’اسٹنٹرونکس ‘‘ کا نام دیا گیاہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کو بنانے کا فیصلہ اسٹک مین پرو جیکٹ کے دوران کیا گیا تھا ۔اسٹک مین روبوٹ بھی فضا میں چھلانگیں لگانے کا کرتب دکھانے کے لیے بنایا گیا تھا ،تا ہم یہ دیکھنے میں ایک چھڑی کی طر ح لگتا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ اسٹیک مین کی کامیابی سے ایسے انسانی شکل والے روبوٹس بنانے کا خیال آیا جو فضا میںاُچھلتے کودتے خطر ناک کرتب دکھا سکے ۔اس کی خا ص بات یہ ہے کہ یہ ہنگامی صورت ِحال میں امدادی کاموں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے ۔ اسٹنٹرونکس روبوٹ کو رواں برس ڈزنی لینڈ کے پارک میں رکھا جائے گا جہاں وہ سیاحو ں کو خطرناک کرتب دکھائے گا اور جو انسانوں سے زیادہ متحرک اور لچک دار ہو گا۔ یہ اپنے اہداف کو 100 فی صد تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور اس روبوٹ میں ماہر کھلاڑیوں کی بہ نسبت غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔
اپنی رائے سے آگاہ کریں فیس بک
ٹوئیٹر | 1Real
| 3tch
|
امریکا کا خلائی تحقیقی ادارہ ناساکی رپورٹ کے مطابق قطب شمالی (آرکٹک اوشن ) کی مستقل برف کی آدھی مقدار نہ صرف گھل کر ختم ہوچکی ہے بلکہ بچی ہوئی برف بھی بہت تیزی سے پتلی ہو رہی ہے ۔ناسا کے ماہرین سیٹلائٹ ڈیٹا اور سونار کی مدد سے طویل عر صے سے آرکٹک کی برف کا جائزہ لیے رہے تھے ۔ماہرین کے مطابق زیرِ آب سونار کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اب یہاں جو برف موجود ہے اس کی 70 فی صد مقدار موسمیاتی ہے جو کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے ۔جب کہ موٹی اور مستقل برف ’’پر ما فراسٹ ‘‘ کی بڑی مقدار تیزی سے گھل کر ختم ہو گئی ہے ۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بر سنے اور جمع ہونے والی برف جتنی بھی تیز ہو لیکن وہ پرانی اور مستقل برف کی جگہ نہیں لے سکتی ،کیوںکہ پرمافراسٹ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ موسم گرما میں اس کا پگھلا ئو بڑھ جائے گا ،پھر یہ صورت ِحال سمندروں کے گرم ہونے سے مزید خراب ہو جائے گی ۔جیٹ پر ویلشن لیبارٹری کے ماہر ڈاکٹر رون کووک کے مطابق پورے آرکٹک میں مستقل برف کے بڑھنے ،پگھلنے اور شکل بدلنے کا انحصار موسمی برفباری پر رہ گیا ہے۔ ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 1958 ء سے آرکٹک برف کی موٹائی دو تہائی کم ہوچکی ہے ،جس میں قدیم برف کا 20 لاکھ مربع کلو میٹر رقبہ پگھل کر ختم ہو گیا ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
سام سنگ نے رواں سال کے دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا، اس فون کو کمپنی نے گزشتہ روز ہی متعارف کرایا تھا۔
سام سنگ نے یہ فون 9 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کرتے ہوئے اسے نوٹ سیریز کا سب سے بہترین فون قرار دیا تھا۔
یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کچھ بڑا ہے بلکہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے جس میں 6.4 انچ کی انفٹنی بیزل لیس اسکرین دی گئی ہے،مگر دیکھنے میں چھوٹا لگتا ہے جس کی وجہ ٹاپ اور نچلے حصے میں بیزل بہت کم ہونا ہے۔ یہ فون بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔
گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، جو کہ کسی بھی گلیکسی نوٹ فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے، گزشتہ سال کے ماڈل میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری تھی، البتہ نوٹ 7 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی تاہم بیٹریاں پھٹنے پر اس ماڈل کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا پہلے سے بڑا سب سے 'طاقتور' گلیکسی نوٹ 9
گلیکسی نوٹ 9 میں جو ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے وہ ایس نائن پلس والا ہی ہے۔ 12، بارہ میگا پکسل کے کیمرے میکنیکلی طور پر ایڈجسٹ ایبل آپرچر کے ساتھ ہیں جو کہ بہت روشن 1.5 سے لے کر چھوٹے 2.4 آپرچر پر سوئچ ہوسکیں گے، تاہم اس اک انحصار ایکسپوزر کنڈیشن پر ہے۔ کیمرہ ایپ خودکار طور پر بھی آپرچر بدل سکتی ہے جبکہ صارف اپنی مرضی سے بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس نائن اب تک کا بہترین فلیگ شپ فون ہے اور اب اسے متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا
سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔
اگر نوٹ 9 کا پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو 10000 ایم اے ایچ بیٹری فیس مفت دیا جائے گا جس کی ڈھائی ہزار روپے ہے۔
یہ فون پاکستان میںاوشین بلیو, مڈ نائٹ بلیک اور لیونڈر پرپل رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس لنک پر جاکر آپ پری آرڈر کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں اس فون کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
ویب ڈیسک:برطانیہ ،امریکہ، چین، روس، پرتگال اور اٹلی سمیت کئی دوسرے ملکوں سائبر حملے ہوئے ہیں ان میں شمالی کوریا ملوث ہے،ماہرین کا دعویٰ
خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا بدنام زمانہ گروہ لازارس گروپ حالیہ سائبر حملوں میں ملوث ہے،جودوہزار نو میں بھی سائبر حملوں میں ملوث رہا ہے بتایا جا رہا ہے کہ اس گروپ نے 2014 میں سونی گروپ پر سائبر حملہ بھی کیا تھا۔’ رین سم وئیر ‘نامی سافٹ وئیر سے کیے جانے والے حملے میں ہیکرز نے 54 ہزار ڈالر تاوان اکٹھے کرلیے۔ | 1Real
| 3tch
|
واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سےایک ہی میسج کو پانچ سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی لگا دی
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے کیا گیا رواں برس بھارت اور انڈونیشیا میں عام انتخابات ہورہے ہیں اس دوران جعلی خبروں کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا جبکہ ایک واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو سو چھپن افراد شامل کیے جا سکتے ہیں
| 1Real
| 3tch
|
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں ربڑ اور پلاسٹک کے ڈھیر
فوٹو گرافر ایڈورڈ برٹینسکی کی تصاویر پہلی بار دکھنے میں دلکش ضرور نظر آتی ہیں، مگردراصل یہ زمین کے جیولوجیکل چہرے پر انسانوں کے چھوڑے پکے نشانات کی عکاسی کرتی ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے شہر کالاما میں واقع تانبے کی کان کا فضائی منظر
ہیلی کاپٹر اور سیٹلائیٹ سے لی گئی یہ تصاویر کینیڈا کے فوٹوگرافر ایڈورڈ برٹینسکی کی کھینچی ہوئی ہیں۔ برٹینسکی کی بڑے فارمیٹ والی تصویروں میں کان کنی، جنگلات کی کٹائی، صنعتوں کے فضلے، کچرے، ربڑ اور پلاسٹک کے ڈھیر، زمین پر لگی مشینری جو کرسٹل کی طرح دکھتی ہے اور پھپھوندی کی مانند نظر آنے والی انسانی بستیاں دور سے تو شاندار دکھائی دیتی ہیں، مگر قریب سے ایک بھیانک ڈاکیومنٹری کا سین پیش کرتی ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption امریکی ریاست فلوریڈا میں فاسفر کا تالاب
چکوکاماتا میں دنیا کی سب سے بڑی کھلی کانیں ہیں۔ دکھنے میں خوبصورت یہ تصویریں دراصل انسانوں کا گھنائونا چہرا بےنقاب کرتی ہیں۔
فلوریڈا میں اس فاسفر ٹیلینگ تالاب کے مصنوعی رنگ سے نمایاں ہوتا ہے کہ جن علاقوں میں فاسفیٹ صنعتی زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہاں آلودگی کی وجہ سے اس کو قدرتی حالت میں واپس لانا ناممکن ہے۔
ان تصاویر میں یہ نظر آتا ہے کہ ہم زمین کو کس حد تک خطرے میں ڈال رہے ہیں اور کس پیمانے پر ندی نالوں میں کچرا انڈیل رہے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption لاگوس، نائجیریا میں تیل کے ذخیرے
ایریزونا کی مورینسی کان میں تانبا پگھلانے کی تصویریوں میں واضع ہوتا ہے کہ تانبے حاصل کرنے کے عمل میں کے بعد بہتا ہوا مائع تالاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption امریکی ریاست ایریزونا میں تانبے کی کان ۔ مورینسی مائن
نایجیریا میں غریب لوگوں نے خام تیل کو پائپ لائنوں سے اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، اس عمل کو ’بنکرنگ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان لوگوں نے عارضی ریفائنریریز لگا کر خام تیل کو ایندھن میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے بہت سا خام تیل اور زہریلے مادے قریبی جنگلات اور بہتے پانی میں مل جاتے ہیں۔
صنعت اور بڑے پیمانے پر بننے والے انسانی مسکن تیزی سے زمین پر گہرے نشانات چھوڑ رہے ہیں جیسے کہ روس کے علاقے بیریزنکی میں زمین سے 350 میٹر نیچے سرنگ کرنے والی مشینوں کی طرف سے بے نقاب کیے گئے ایک قدیم سمندری فرش کی الگ الگ رنگوں کی تہیں ظاہر ہونے لگی ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption روس کے شہر بیرزنکی میں پوٹاش کی کان
کرارا میں سنگ مرمر کی کانوں میں قدیم روم کے وقت سے کان کنی ہوتی آئی ہے۔ مشہور مورتکار مائیکلاینجلو اس پتھرکا استعمال کر نے کیلئے جانے جاتے تھے اور بعض اوقات وہ تین تین ماہ تک پتھر نکالنے کے عمل کی نگرانی کرتے تھے۔ سنگِ مر مر کی کانوں میں کی گئی یہ کھدائی خلا سے بھی نظر آتی ہے۔
بلاشبہ یہ تصاویر دلفریب ہیں۔ لیکن یہ اس بات کی یاد دہانی بھی کراتی ہیں کہ اس وقت شاید ہی زمین پر کوئی حیاتیات ہوں جنہیں خطرہ لاحق نہیں ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption اٹلی کے شہر کرارا میں واقع ماربل کی کان میں کھدائی کا منظر
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption سپین میں واقع پی ایس 10 سولر پاور پلانٹ
تصویر کے کاپی رائٹ Edward Burynsky Image caption لاگوس، نائیجیریا میں واقع لکڑی کاٹنے والی مشینیں
۔ | 1Real
| 3tch
|
جاپان میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد پیجر سروس کو بند کیا جا رہا ہے۔ جاپان میں آخری پیجر سروس پروائیڈر، ٹوکیو ٹیلی میسج، نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر 2019 میں سروس بند کر دیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اور مضافات میں تقریباً 1500 افراد آج بھی پیجر سروس استعمال کرتے ہیں۔پیجرز(Pagers) کو جاپان میں poke-beru یا پاکٹ بیل کہا جاتا ہے۔پیجر ایک چھوٹی سی ڈیوائس ہوتی ہے، جو ریڈیو ویوز کی مدد سے مختصر پیغامات بھیجتی ہے۔
1996ء میں جاپان میں ان کا استعمال عروج پر تھا۔ اُس وقت پورے ملک میں اس کے 1 کروڑ یونٹ زیر استعمال تھے۔ جیسے ہی موبائل فون منظر عام پر آئے پیجر کا استعمال ختم ہوتا چلا گیا۔ جاپان میں پیجر کو ایک بڑی ٹیلی کمیونی کیشن فرم ، این ٹی ٹی ، نے متعارف کرایا تھا۔
(جاری ہے)
این ٹی ٹی نے اس سروس کو 2007ء میں بند کر دیا تھا۔اب تقریباً ایک دہائی کے بعد ٹوکیو ٹیلی میسج نے بھی اس سروس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سروس کو بندکرنے کا اعلان ، آج سمارٹ فونز کے دور میں بھی، پیجر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مایوس کن ہوگا۔ٹوکیو ٹیلی میسج نے 20 سال پہلے پیجر بنانے بند کر دئیے تھے۔جاپان میں پیجر تو بند ہو رہے ہیں لیکن فیکس کا استعمال آج بھی کافی زیادہ ہے۔ یہاں آپ کوسٹورز پر کیسٹ ٹیپس بھی مل جاتے ہیں۔ | 1Real
| 3tch
|
ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اپنی سروس میں ویڈیو کالنگ فیچر کا بھی اضافہ کردیا ہے جو کہ اسکائپ اور ایپل فیس ٹائم کےلئے چیلنج بن سکتا ہے۔ اب تک واٹس ایپ میں تصاویر، ریکارڈ کی گئی ویڈیو اور آڈیو شیئر کرانے کی سہولت تو موجود تھی لیکن اب ویڈیو کالنگ فیچر کے اضافے سے واٹس ایپ کو یقیناً چار چاند لگ گئے ۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کو چند سال پہلے فیس بُک نے خرید لیا تھا جس کے بعد اس میں وقفے وقفے سے مختلف فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کی زیادہ سے زیادہ تعداد اس کی طرف متوجہ ہوسکے۔یہ فیچر واٹس ایپ کے تمام ورژنز کےلئے متعارف کروایا گیا ہے۔یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروایا گیا دوسرا نیا فیچر ہے جبکہ گزشتہ ماہ (اکتوبر میں) ایک نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ میں شیئر کی گئی تصاویر پر لکیریں کھینچنے اور ڈرائنگ بنانے کی سہولت کا اضافہ کیا گیا تھا۔ | 1Real
| 3tch
|
ماہرین اس دور میں حیران کن چیز تیارکررہے ہیں ۔ اگلے سال ایک ایسی کار متعارف کر وائی جائے گی ،جس میں ڈیجیٹل سائیڈ مرر نصب ہوں گے ۔ا س کو تیار کرنے کے لیے ایک عر صے سے کام جاری ہے ۔اس مررکو لیکسس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ڈیجیٹل آئینے کو کمپنی نے ’’ڈیجیٹل آئو ٹر مرر ‘‘ کا نام دیا ہے۔اس میں ڈسپلے نہیں بلکہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی اسکرینز کار کے اندر نصب کی جائیں گی جو بیرونی مناظردکھائیں گی۔
ان ڈیجیٹل کیمروں کی بدولت کسی بھی شے کی شناخت ہوسکے گی اور عام شیشے سے اوجھل بلائنڈ اسپاٹ بھی ظاہر ہوجائیں گے ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کیمرا بارش ،برف باری ،دھند اور طوفان میں بھی کام کرے گا اور کار کے اطراف کا منظر اسکرین پر ظاہر کرے گا ۔ اگر چہ گاڑی ریورس کرتے ہوئے کیمرا زوم کرے گا اور کچھ فر ضی لائنیں بنا کر کار پارکنگ میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔ ماہرین کے مطابق سائیڈ مرر ڈسپلے کسی چھوٹے کمپیوٹر یا ٹیبلٹ ڈسپلے کی مانند دکھائی دیتا ہے ۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے لوگوں کو سڑک کا بہتر اندازہ ہوسکے گا ۔ | 1Real
| 3tch
|
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption چند ہفتے قبل ٹمبلر پر بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کی تصاویر شائع ہونے کے بعد ایپل نے اپنے ایپ سٹور سے ٹمبلر کو ہٹا دیا تھا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹمبلر نے اپنی ویب سائٹ پر تمام پورنوگرافک مواد پر پابندی کا اعلان کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق 17 دسمبر سے ہوگا۔
اس نئی پالیسی کا اعلان ایپل کے ایپ سٹور سے ٹمبلر کی ایپلی کیشن ہٹائے جانے کے چند ہفتوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایپل نے اپنے ایپلی کیشن سٹور سے ٹمبلر کو اس وقت ہٹا دیا تھا جب بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی کچھ تصاویر ٹمبلر پر اس کے فلٹرز کو دھوکہ دیتے ہوئے شائع ہو گئی تھیں۔
ایک بیان میں ٹمبلر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضیف ڈی اونوریو نے زور دیا ہے کہ ٹمبلر کی ایسے مواد کے حوالے سے ’سخت پالیسی‘ ہے تاہم وہ سائٹ کو مزید محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے اقدامات اپنی کمیونٹی کے لیے پیار اور امید پر مبنی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں!
انڈیا میں بچے بالغوں کی فلمیں دیکھنے پر مجبور
'یورپ بچوں سے متعلق جنسی مواد کا گڑھ‘
نوجوان انٹرنیٹ پر خود کو ٹرول کیوں کر رہے ہیں
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق صارفین ’اصل انسانوں کے جنسی اعضا‘ پوسٹ نہیں کر سکتے، اس کے لیے علاوہ کوئی بھی ایسا مواد کو جو ’اس حد تک حقیقت پسندانہ ہو‘ کہ وہ اصل محسوس ہو، اس کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم ویب سائٹ کے مطابق ایسی برہنہ پوسٹس جو ’فنکارانہ، تعلیمی، خبر کی اہمیت اجاگر کرنے والی، یا سیاسی‘ ہوں وہ قابل قبول ہیں اور ضروری نہیں کہ انھیں بھی ہٹا دیا جائے گا۔
وہ صارفین جنھوں نے بالغانہ مواد پوسٹ کیا ہوا ہے انھیں نوٹس کے ذریعے آگاہ کہ جائے کہ وہ پابندی کے خلاف اپیل کیسے کر سکتے ہیں، یا اس ویب سائٹ کے باہر اپنا مواد کیسے محفوظ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل ٹمبلر پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر شائع ہونے کے بعد ایپل نے اپنے ایپ سٹور سے ٹمبلر کو ہٹا دیا تھا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption ٹمبلر کا کہنا تھا کہ ٹمبلر پر اپ لوڈ کی جانے والی ہر تصویر کو سکین کیا جاتا ہے
ٹمبلر کا کہنا تھا کہ تمام غیرقانونی تصاویر کے بارے میں جیسے ہی مطلع ہوئے انھیں ہٹا دیا گیا تھا۔
ٹمبلر کا کہنا تھا کہ ٹمبلر پر اپ لوڈ کی جانے والی ہر تصویر کو سکین کیا جاتا ہے کہ آیا ان میں سے کوئی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر مبنی کوئی مواد تو نہیں۔
ٹمبلر عام طور پر جنسی مواد کو اپنی ویب سائٹ میں شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس ویب سائٹ پر اسی قسم کے مواد پر انڈونیشیا میں ایک دن کی پابندی عائد کی گئی تھی جب کہ جنوبی کوریا بھی ماضی میں اسے جنسی مواد کی بہتر نگرانی کرنے کے حوالے سے منتبہ کر چکا ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
یوٹیوب نے 2018 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول یا وائرل ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست کو ٹاپ ٹرینڈنگ اور ٹاپ میوزک کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کا انتخاب ویوز، لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔
چونکہ یہ دنیا میں ویڈیوز کی سب سے بڑی سائٹ ہے تو اس میں مقبول ترین ویڈیوز سے عندیہ ملتا ہے کہ سال بھر میں دنیا بھر میں لوگوں کو کیا دیکھنا پسند رہا۔
مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس
ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل 10 ویڈیوز کو گوگل کے اس ویڈیو پلیٹ فارم پر 63 کروڑ بار سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔
10۔ ویت نامی کامیڈی فلم
یہ پہلی بار ہے کہ یوٹیوب کی ٹاپ 10 ویڈیوز میں کسی ویت نامی ویڈیو کو شامل کیا گیا ہے اور یہ فلم ویت نام کے ای گلوکار لام چان کھانگ کی ہے جو کہ میوزیکل کامیڈی ہے۔
9۔ بہن بھائی کی اسکول لائف
یہ ویڈیو بھارت کے مقبول ترین یوٹیوب اسٹار امیت Bhadana کی تیار کردہ ہے جس میں بہن بھائی کی لڑائی کو دلچسپ انداز سے دکھایا گیا ہے۔
8۔ یوٹیوب اوریجنلز : کوبرا کائی پہلی قسط
یوٹیوب کی اپنی تیار کردہ اس سیریز کی پہلی قسط کے حصے میں 8 واں نمبر آیا۔
7۔ خندق نما سوئمنگ پول تیار کرنا
زندگی کے تحفظ کی ٹغرکس بتانے والے یوٹیوب چینیل Primitive Survival Tool کی جانب سے خندق جیسا سوئمنگ پول تیار کرنے کی ویڈیو اس سال کافی مقبول ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟
6۔ فیفا ورلڈ کپ میچ
فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دیگر میچز یوٹیوب پر دیکھے گئے ہوں یا نہیں مگر 2 فیورٹ سمجھی جانے والی ٹیموں پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے میچ کی جھلکیاں ضرور سب سے زیادہ پسند کی گئیں جو کہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
5۔ یانی یا لورل
رواں سال Yanny یا Laurel سننے کا معاملہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا اور اس حوالے سے 'سائنسی وضاحت' پر مبنی ویڈیو بھی یوٹیوب پر وائرل ہوگئی تھی۔
4۔ وال مارٹ کڈ
وال مارٹ کے ایک اسٹور میں بچے کے گانے کی اس ویڈیو میں بظاہر تو ایسا کچھ خاص نہیں مگر پھر بھی یہ بہت زیادہ مقبول ہوئی اور چوتھے نمبر پر ہے۔
3۔ بریک اپ
یوٹیوب کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک لیزا کوسی اور ڈیوڈ ڈوبرک کی اس ویڈیو کو چوبیس گھنٹے میں ہی 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔
2۔ Dudi Perfect
اس ویڈیو کو دیکھیں تو یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کہ 2018 کی دوسری مقبول ترین ویڈیو ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو حقیقی زندگی کی ٹرکس کچھ زیادہ ہی پسند آئی تھیں۔
1۔ ٹو آر ڈاٹر
کائیلی جینر کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اس سوشل میڈیا اسٹار کی زچگی کے راز بتانے والی ویڈیو 2018 میں دنیا کی سب سے زیادہ وائرل ویڈیو قرار پائی ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
ویب ڈیسک:چینی کمپنی نے کراچی میں منعقدہ پاکستان آٹو شو 2017 کے پلیٹ فارم سے کم قیمت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرادی ہیں، جدید اور دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل الیکٹرک کاروں کی فیکٹری پرائس 3ہزار سے 5 ہزارڈالر ہے۔کمپنی کی جانب سے 3 دروازوں اور 4سیٹوں والی بائی منی ای وی کار کے 3ماڈلز آئندہ سال پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے جن میں اکانومی، کمفرٹ ایبل اور لگژری ماڈلز شامل ہیں۔ اکانومی کی قیمت 3ہزار ڈالر، کمفرٹ ایبل کی قیمت 4 ہزار ڈالر جبکہ لگژری ماڈل کی فیکٹری پرائس 5ہزارڈالر بتائی جاتی ہے۔ایکسپو سینٹر میں شرکت کرنے والی چینی کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے جو یومیہ 1ہزار گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ الیکٹرک کاروں کی فی کلو میٹر مسافت کی لاگت 1روپے سے بھی کم ہوگی، گاڑی کو گھریلو برقی نظام سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔کمپنی کے نمائندوں کے مطابق الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں فروخت کے لیے پارٹنرز اور ڈیلرز تلاش کررہے ہیں، کمپنی آئندہ سال تک گاڑیاں پاکستان میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، چینی کمپنی پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کریگی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کی مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی کیلئے بھی بعد از فروخت سروس نیٹ ورک قائم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ برقی گاڑیوں میں پاور ونڈو، المونیم الائے رم، ڈسک بریک، سینٹرل لاکنگ سسٹم، ریموٹ کیز، ایئرکولر(آپشنل)ایئر ہیٹرسمیت ریڈیو، یو ایس بی، اے یو ایکس، عقبی کیمرہ ڈسپلے، ویڈیو اور اسپیکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔(بشکریہ) | 1Real
| 3tch
|
شیئر کریں:
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو بےتحاشا استعمال کرنے والوں کو بار بار ان کی بیٹریاں بھی چارج کرنی پڑتی ہیں جو یقیننا ایک اکتاہٹ آمیز عمل ہے۔ لیکن دادا دینی پڑتی ہے سائنسدانوں کو جو ایسے بہت سے دیگرمسائل کی طرح اس مسئلے کا حل نکالنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔غیر ملکی تحقیقی جریدے سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری تیارکرلی ہے جسے مہینے میں صرف 2 بار چارج کرنا پڑے گا۔ یہ بیٹری کمرے کے درجہ حرارت میں بہترین کام کرے گی۔اس فلورائیڈ آئن بیٹری کو جیٹ لیبارٹری، کالٹیک، لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری ناسا، ہنڈا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے تیار کیا ہے جسے ایک بارچارج کرنے کے بعد تقریبا دو ہفتوں تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور 2005ء میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کیمیا کے پروفیسر رابرٹ گربس نے بتایا کہ فلورائیڈ آئن بیٹری مروجہ لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں 8 گنا طاقت ور ہوتی ہیں اور انہیں 15 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ٹیم کے سربراہ پروفیسر رابرٹ گریس کے مطابق عام استعمال کی جانے والی لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں یہ فلورائیڈ آئن بیٹری 8 گنا زیادہ طاقتور ہے اسی لیے اسے کافی دنوں تک ری چارج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ فی الحال یہ نئی ایجاد تیاری کے مراحل میں ہے لیکن اس کے نتائج حیران کن ہوں گے۔1970ء میں بھی سائنس دان فلورائیڈ آئن بیٹری بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اس کی تیاری میں ٹھوس اجزاء استعمال کیے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ بیٹریاں صرف بلند درجہ حرارت پر ہی کام کر پاتی تھیں چنانچہ سائنس دانوں کی یہ کوشش ناکام رہی۔اس بار سائنس دان اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے اور پہلی مرتبہ ایسی فلورائیڈ آئن بیٹری تیار کرلی ہے جو کمرے کے درجہ حرارت پر بھی بہترین طریقے سے کام کرے گی۔ | 1Real
| 3tch
|
کیلیفورنیا( ویب ڈیسک ) فیس بک کی تجربہ گاہوں میں اس وقت فیس بک میسنجر کے لیے ان سینڈ آپشن کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جسے جلد ہی فیس بک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ ایک اور خبر کے مطابق اسے مارک زکربرگ بھی استعمال کررہے ہیں۔پہلے مرحلے پر اسے میسنجر ایپ کےلیے متعارف کیا جائے گا۔ مارک زکربرگ اس آپشن کو کئی بار استعمال کرکے اپنے پیغامات ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔ تاہم اس اہم آپشن کا فیس بک کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں نے اس ضمن میں کچھ اسکرین شاٹس ضرور شیئر کیے ہیں۔ٹیک کرنچ ویب سائٹ نے اس کا تفصیلی جائزہ پہلی مرتبہ پیش کیا ہے۔ ٹیک کرنچ نے یہ بھی لکھا ہے کہ شاید فیس بک اپنی ایپس کےلیے مزید سہولیات کا اعلان کرے گا جنہیں پوری دنیا کے صارفین فوری طور پر استعمال کرسکیں گے۔ایک اور ویب سائٹ اینڈروئیڈ پولیس نے کہا ہے کہ پیغام کو واپس لینے یا مٹانے کا ایک مخصوص وقت ہوگا جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے۔ اس مدت کے بعد میسج جسے بھیجا جائے گا، وہ وہیں موجود رہے گا۔ اینڈروئیڈ پولیس کے مطابق اسے ایپ کےلیے ہی پیش کیا جائے گا تاہم ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ اسے کس پیمانے پر پیش کیا جائے گا۔ | 1Real
| 3tch
|
آن لائن ای کامرس کمپنی ‘علی بابا’ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیف 54 سالہ جیک ما نے 2 روز قبل ہی اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
جیک ما نے چیئرمین شپ چھوڑتے ہوئے تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
جیک ما کی جانب سے عہدہ چھوڑے جاتے وقت کمپنی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ ان کی جگہ کمپنی کا کون نیا چیئرمین ہوگا۔
تاہم اب علی بابا کے نئے ایگزیکٹو چیئرمین کے نام کا اعلان کردیا گیا۔
کاروباری نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جیک ما کی جگہ 46 ڈینیل ژانگ کو علی بابا کا نیا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔
ڈینیئل ژانگ نے 2007 میں علی بابا کو جوائن کیا تھا—فوٹو: الیزلا
رپورٹ کے مطابق جیک ما آئندہ برس ستمبر تک اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے، جس کے بعد ڈینیئل ژانگ کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
جیک ما نے ایگزیکٹو چیف کے عہدے پر ایک دہائی تک خدمات سر انجام دیں اور مزید ایک سال تک وہ اس پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
جیک ما اگرچہ چیئرمین کے عہدے سے ہٹ جائیں گے، تاہم وہ بورڈ آف گورنرز کے رکن ہونے سمیت کمپنی کے شریک بانی بھی رہیں گے۔
ان کی جگہ لینے والے 46 سالہ ڈینیئل ژانگ نے 2007 میں علی بابا کو چیف فنانشل آفیسر کے طور پر جوائن کیا تھا، تاہم وہ اس وقت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن چینی کمپنی علی بابا کے چیئرمین نے عہدہ چھوڑ دیا
انہیں کمپنی کا صدر بھی کہا جاتا ہے، تاہم آئندہ برس ستمبر تک وہ کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی ایگزیکٹو چیئرمین پر تعینات ہوجائیں گے۔
جیک ما نے 18 افراد کے ساتھ 1999 میں علی بابا بنائی تھی—فوٹو: سی این بی سی
جیک ما کی جانب سے عہدے کو چھوڑے جانے کو دنیا کی بڑی آن لائن کمپنیوں میں شمار ہونے والی علی بابا میں گزشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑی تبدیلی بھی کہا جا رہا ہے۔
علی بابا کو جیک ما نے دیگر 18 افراد کے ساتھ مل کر 1999 میں معروف آن لائن کامرس ویب سائیٹ ’علی بابا’ کو بنایا تھا۔ اس ویب سائیٹ کو بنانے کا مقصد چین کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں اور دیگر ممالک تک آسانی سے پہنچانا تھا۔
ابتدائی چند سالوں میں اس کمپنی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس وقت علی بابا کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن ای کامرس کمپنیوں اور ویب سائیٹس میں ہوتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت علی بابا کے کل وقتی ملازمین کی تعداد 66 ہزار ہے اور اس کے اثاثوں کی ویلیو 4 سو 20 ارب ڈالر (پاکستانی 420 کھرب روپے سے زائد) ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
اسلام آباد(نیو زڈیسک)پوری دنیا اگلے سال اسمارٹ فون میں تین تبدیلیوں کی شدت سے منتظر ہے: اول، فائیوجی، دوم اے آئی یا مصنوعی ذہانت اور سوم کئی لینس والے کیمرے، تاہم پہلی دو تبدیلیوں کے لیے مناسب ہارڈویئر کی تلاش تھی اور اس تناظر میں اسمارٹ فون کے لیے پروسیسربنانے والی مشہور کمپنی کوالکم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے برس فائیو جی سپورٹ کرنے والی چپ فروخت کے لیے پیش کرے گی۔کوالکم کے مطابق اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر میں فائیو جی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( مصنوعی ذہانت) یا مختصراً اے آئی کے مکمل لوازمات موجود ہوں گے۔ اس اہم اعلان کے بعد اب توقع کی جارہی ہے کہ اگلے برس کے آخر تک اولین فائیوجی فون استعمال ہوسکیں گے تاہم اس کا انحصار خود سیل فون کمپنیوں پر ہوگا کہ آیا وہ اس کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ہر سال کوالکم اپنے موبائل فون پروسیسر کا اعلان کرتی ہے جو اگلے 12 برس تک اینڈروئڈ فونز کی زینت بنے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوالکم کمپنی کو اب تک کوئی بھی شکست نہیں دے سکا ہے۔ اگلے سال کے لیے اسنیپ ڈریگن 855 سسٹم آن اے چپ (ایس او سی) ہوگا جو فائیو جی کو سپورٹ کرتا ہےتجزیہ کاروں کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی اسمارٹ فون مواصلات میں ڈیٹا ٹرانسفر کے لحاظ سے ایک انقلاب ہوگی۔ جس میں ڈیٹا کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی اور اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی۔ اس میں اے آئی کے لیے ایک بالکل نیا انجن شامل کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے آگمینٹڈ ریئلٹی، تصاویر اور آواز کی شناخت کو گویا پر لگ جائیں گے۔یہ پروسیسر اپنے پہلے اسنیپ ڈریگن 845 سے تین گنا برق رفتار ہوگا۔ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ اسے بنانے کے لیے سات نینومیٹر پر تیاری کا عمل استعمال کیا گیا ہے۔
| 1Real
| 3tch
|
ویب ڈیسک: دبئی پولیس نے تو مددگار روبوٹ تیار بھی کرلیا جو سب کی مدد کرے گا۔
دبئی میں پہلے ہی جرائم بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ دبئی کی پولیس مجرموں کی سوچ سے بھی تیز اور ہمشہ آگے رہتی ہے، دبئی کی پولیس اسکواڈ کے پاس فراری اور لیمبورگینی جیسی دنیا کی مہنگی اور تیز ترین گاڑیاں بھی ہیں ۔ اب ہالی ووڈ اسٹائل ’روبوکوپ‘ دبئی پولیس کا حصہ بننے جارہے ہیں ،یہ روبوکوپ فی الحال دبئی کے شاپنگ مال میں سب کی مدد کرے گا۔ دبئی پولیس کے مطابق 2030ءتک دبئی پولیس کا 25فیصد عملہ انہی روبوٹ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، وہ وقت دور نہیں، جب روبوٹ پولیس والا اصل ایکشن بھی دکھائے گا،ہتھکڑیاں لگائے گا اور مجرموں کو پکڑ کر قانون کی گرفت میں لائے گا۔
Face | 1Real
| 3tch
|
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
ٹیلی کام آلات و مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی ہواوے کو پاکستان میں کون نہیں جانتا۔ اس کے بنائے موبائل فون سے لے کر راؤٹرز اور ڈونگل تک ہر چیز یہاں نہ صرف دستیاب ہے بلکہ کافی مقبول بھی ہیں۔
ہر کچھ عرصے بعد ہواوے کا نیا سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروایا جاتا ہے۔ اس کے پاکستان میں مقبول ہونے کی ایک بڑی وجہ اس کی قیمت اور موبائل فونز میں دی جانے والی خصوصیات ہیں۔
اس کے علاوہ بعض اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تھری جی اور فور جی مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ بھی ہواوے کے پاس ہی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہاں پاکستان جیسے ملک میں چینی کمپنی ہواوے اور اس کا ذیلی برانڈ آنر اتنا مقبول ہے اور ٹیلی کام مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ اس کے پاس ہے، وہیں ترقی پسند ممالک اس کمپنی سے خوفزدہ کیوں ہیں؟
نیوزی لینڈ کو ہی لے لیں جو حال ہی میں ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جس نے قومی سلامتی وجوہات کی بنا پر ہواوے کے بنائے ٹیلی کام آلات کے استعمال کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی اپنے فائیو جی موبائل نیٹ ورک کے لیے ہواوے کے آلات استعمال کرنا چاہتی تھی لیکن نیوزی لینڈ کی سرکاری سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
آخر ان ممالک کو خوف کیا ہے؟
یہ ممالک چینی ٹیکنالوجی کمپنی سے اس لیے محتاط ہیں کیونکہ انھیں ڈر ہے کہ چین ہواوے جیسی کمپنیوں کو صنعتی راز اور دیگر خفیہ معلومات حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجبور کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ممالک کو چین کی جانب سے جاسوسی کے خطرات لاحق ہیں۔
آسٹریلیا سٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ میں انٹرنیشنل سائبر پالیسی سینٹر کے ٹام یورن کہتے ہیں کہ ’چینی حکومت کئی سالوں سے معلومات چوری کرنے کے مقاصد کا واضح مظاہرہ کر چکا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’چینی ریاست کئی سائبر اور دیگر جاسوسی اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی چوری میں ملوث رہا ہے۔‘
ٹام یورن نے مزید کہا کہ ’کمپنیوں اور حکومت کے درمیان قریبی تعلق کی وجہ سے خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے کہ چین ریاست سے جڑی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دے کر جاسوسی کے آپریشن کی کوشش کر سکتا ہے۔‘
ان خدشات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب گذشتہ سال نئے قوانین متعارف کروائے گئے جن کے تحت چینی تنظیموں کو نیشنل انٹیلی جنس کوششوں میں مدد کا کہا گیا۔
جاسوسی کی تاریخ اور ان نئے قوانین کے امتزاج ہواوے اور زیڈ ٹی ای جیسی کمپنیوں کے استعمال کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
اب کیوں؟
فائیو جی نیٹ ورک کئی ممالک میں بنا دیا گیا ہے اور اس سے موبائل انفراسٹرکچر میں ایک نئی اور اہم لہر آئے گی۔
ہواوے دنیا میں ٹیلی کمیونیکیشن آلات بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، اور ٹیلی کام کمپنی سپارک نیوزی لینڈ اپنے فائیو جی نیٹ ورک کے لیے ہواوے کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی تھی۔
لیکن ہواوے کو دیگر ممالک کی جانب سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک کو خطرہ ہے کہ ہواوے ان آلات کی آڑ میں جاسوسی کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
سپارک نامی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ ’نیوزی لینڈ کے گورنمنٹ کمیونیکیشنز سکیورٹی بیورو کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر یہ معاہدہ ہوتا ہے تو اس سے نیشنل سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔‘
انٹیلی جنس سروسز کے وزیر اینڈریو لٹل نے کہا ہے کہ سپارک ایجنسی کے ساتھ کام کر کے ان خطرات کو کم کر سکتی ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
دوسرے ممالک کو کیا خدشات ہیں؟
اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو نیشنل سکیورٹی بنیادوں پر ملک کو فائیو جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے روک دیا تھا۔
ہواوے نے آسٹریلوی حکومت کے اس کی پالیسیوں اور مصنوعات پر تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تبصرہ غلط معلومات اور حقائق سے ہٹ کر ہے۔‘
کمپنی نے اپنی آزادی کا دفاع کرتے ہوئے کہا: ’یہ ایک پرائیوٹ کمپنی ہے جس کے مالک اس کے ملازم ہیں اور کوئی شیئر ہولڈر نہیں۔‘
لیکن امریکہ اور برطانیہ نے بھی ہواوے پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور کمپنی کو جرمنی، جاپان اور کوریا میں بھی شدید جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
گذشتہ ہفتے وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی حکومت موبائل کمپنیوں سے رابطہ کر رہی ہیں کہ وہ ہواوے کے آلات استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ایسے میں پاکستان کے علاوہ بظاہر شاید ایک ہی ملک ہے جو ہواوے کے ساتھ کھڑا دکھائی دیتا ہے اور وہ ہے پاپوا نیو گینی جس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو قائم کرنے کے لیے ہواوے کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔ | 1Real
| 3tch
|
پاکستان میں چھینے گئے یا اسمگل موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے جدید ترین نظام ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹیلی کام پالیسی 2015 کے زیرتحت پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس پر موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن ہوسکے گی، جبکہ چھن جانے والے، جعلی یا اسمگل فونز کی شناخت اور انہیں بلاک کرنا بھی ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں : موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری
پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈی آئی آر بی ایس کا افتتاح کیا گیا اور اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے غیر معیاری، جعلی، غیرقانونی طور پر درآمد شدہ موبائل فونز کی شناخت، رجسٹریشن اور موبائل فون نیٹ ورکس پر نان کمپلینٹ ڈیوائسز کی غیر قانونی درآمد کی حوصلہ شکنی، قانونی درآمدات اور موبائل ڈیوائس استعمال کنندگان اور سکیورٹی کی مجموعی صورت حال میں بہتری آئے گی۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ اس نظام کی بدولت چوری شدہ فونز کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے گا جبکہ موبائل سروس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔
اس نظام کو کو جی ایس ایم اے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں چوری اور گم شدہ ڈیوائسز کو بلاک کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹے اے کا دعویٰ تھا کہ اس نظام کی بدولت ملک میں موبائل چوری یا چھینے کی وارداتوں کا خاتمہ ہوگا، بلکہ ان کا کھوج لگانے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں
اس نظام کے دوسرے مرحلے میں ان ڈیوائسز کی چانچ پڑتال کی جائے گی جو اس وقت صارفین کے استعمال میں ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیوائس ویری فیکیشن سسٹم (ڈی وی ایس) سے پی ٹی اے ریگولیشنز کے مطابق صارفین dirbs.pta.gov.pk سے اپنے فون کی آئی ایم ای آئی 8484 پر ایس ایم ایس کرکے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کرسکتے ہیں یا گوگل اور ایپل پلے سٹور سے ڈی آر بی ایس اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ | 1Real
| 3tch
|
لاہور ( ویب ڈیسک ) مقبول فوٹو میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے جلد ہی صارفین کے لیے اسکرپٹڈ شوز متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔یہ شوز اسنیپ چیٹ اور ہالی وڈ کی نامور پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے قسط وار پیش کیے جائیں گے، جن میں ‘Growing Up is a Drag’ جیسی ڈاکیومینٹریز سیریز بھی شامل ہیں۔یہ سیریز مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ‘کیپنگ اَپ وِد دا کارڈیشینز’ کے پروڈیوسر بونیم مورے کی پیشکش ہوگی۔اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ سیریز بغیر کسی خلل کے تیزی سے چلیں گی، جس کا دورانیہ 5 منٹ پر مشتمل ہوگا۔ہر شو کے ساتھ ایک پروفائل پیج بھی مہیا کیا جائے گا جس سے صارف آسانی سے قسط تلاش کرسکے گا۔اسنیپ چیٹ شوز میں 6 سیکنڈز کا اشتہار بھی شامل ہوگا، تاہم اس کے لیے نظر انداز کرنے کا آپشن نہیں دیا گیا۔گزشتہ ہفتے اسنیپ چیف ایگزیکٹو ایوان سپیگل کے لیک ہونے والے خط کے مطابق کمپنی کا مقصد آئندہ برس تک پرانے صارفین اور اسنیپ چیٹ اینڈرائیڈ کے نئے ڈیزائن سے کمپنی کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے تاکہ مارکیٹ میں اس کی خدمات کو سراہا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں 52 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی اہم وجہ انسٹاگرام اور فیس بک ایپ میں اسنیپ چیٹ ایپ جیسے فیچرز کا شامل ہونا ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
چند روز قبل سائنس دانوں نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جومٹی کی خرابی کو باخوبی جانچ سکے گی ،مٹی کی خرابی جانچنے کے لیے جو ٹیسٹ ہوتے ہیں وہ بہت مہنگے اور وقت طلب ہوتے ہیں ۔یہ ایپ آئی بی ایم برازیل کے ماہرین نے تیار کی ہے ۔یہ آرٹیفشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت ) کی بنیاد پر کام کرے گی ،جس سے کسان خود اپنی مٹی کی صحت کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق یہ ایپ زرعی انقلاب کی ضمانت بن سکتی ہے ۔آئی بی ایم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چھوٹے دہقان 80 فی صد زرعی عمل انجام دیتےہیں اور یہ ایپ بہتر کا شت کاری میں بہت مدد فراہم کر ے گی ۔اس کے لیے ایک ذہین کاغذی آلہ بھی بنایا گیا ہے ۔یہ جسامت میں بالکل وزیٹنگ کارڈ کی طر ح ہے ،اس کا غذ کو ماہرین کی جانب سے ’’ ایگرو پیڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس میں مائع بھری خردبینی نلکیاں موجود ہیں جو صرف 10 سیکنڈ میں مٹی اور پانی کا تجزیہ کرتی ہیں۔
کسان کو صرف اس پر مٹی کا نمونہ رکھنا ہوتا ہے اور رنگوں کے دائرے مٹی کی کیفیت ظاہر کرتےہیں۔اس ایپ کے ذریعے کسان فوری طور پردرست ترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے کارڈ پر نمودار ہونے والے رنگین دائروں کا جائزہ لے کر ان میں موجود کیمیکلز کی مقدار اور تعداد ظاہر کرتی ہے ۔ایپ اور زرعی کاغذ کے ذریعے مٹی میں موجود پی ایچ، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، المونیم، میگنیشیئم اور کلورین کی کامیابی سے شناخت ہوسکتی ہے، تاہم ایگروپیڈز کو ضرورت اور کام کے لحاظ سے تبدیل کرکے اس سے دوسرے کام بھی لیے جاسکتے ہیں۔علاو ہ ازیں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی بدولت ہزاروں لاکھوں مٹی کے نمونوں کا ڈیٹا کسی بڑے ڈیٹا بیس میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ | 1Real
| 3tch
|
ویب ڈیسک:انٹر نیٹ کا استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار رہیں ان پر 480 سے زائد ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ سیکڑوں کمپنیاں اپنی ویب سائٹ پر آنے والے ہر وزیٹر کی جانب سے ٹائپ کئے جانے والے ایک ایک لفظ کو ریکارڈ کررہی ہیں۔
ان کمپنیوں کی تعداد 480 سے بھی زیادہ ہے جو ایک عمل ’سیشن ری پلے‘ کے ذریعے ٹائپ کی جانے والی ہر ’کی‘ کو ریکارڈ کررہی ہیں۔
سیشن ری پلے کے اس عمل سے ویب سائٹس یہ جاننے کی کوشش کرتی ہیں کہ صارفین ان کی ویب سائٹ پر آکر کس طرح کی اشیا تلاش کرتے ہیں لیکن تمام صارفین اس سے آگاہ نہیں اور یوں ان کی اجازت کے بنا کمپنیوں کا یہ عمل کئی قانونی سوالات اٹھارہا ہے۔
پرنسٹن یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق ان ویب سائٹس پر چلنے والے اسکرپٹس اور سافٹ ویئر، کی بورڈ پر دبائی جانے والی ہر کی، ماؤس کی حرکت اور اسکرولنگ کے عمل کونوٹ کررہے ہیں اور یہ تمام تفصیلات کسی تھرڈ پارٹی سرور پر بھیجی جارہی ہیں۔
تھرڈ پارٹی ری پلے اسکرپٹس کے ذریعے صارف کی حساس معلومات جن میں میڈیکل ریکارڈز، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اور دیگر ذاتی معلومات کسی نامعلوم تیسرے فریق تک جارہی ہیں ان سے شناخت کی چوری، آن لائن فراڈ اور دیگر ممنوعہ عمل انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ | 1Real
| 3tch
|