Search is not available for this dataset
url
stringclasses 3
values | heading
stringclasses 3
values | content
stringclasses 3
values | ID
float64 0
3.39k
⌀ | URL
stringlengths 29
308
⌀ | Content
stringlengths 1
517k
⌀ | Title
stringlengths 2
256
⌀ |
---|---|---|---|---|---|---|
https://www.bbc.com/news/articles/cg64pwxzln4o | Will sustainable aviation fuels take off? | In a building on the edge of a business park outside Sheffield, researcher Ihab Ahmed is preparing to fire up a small jet engine.
Originally used as an auxiliary power unit for a commercial airliner, it has been turned into a testbed for new fuels developed in a laboratory next door.
The arrangement is a centrepiece of Sheffield University’s Sustainable Fuels Innovation Centre (SAF-IC), a research facility set up to allow synthetic fuels to be prepared and evaluated on a small scale, before being put into large scale production.
On a bank of computer screens in a nearby control room, Ihab can monitor the engine as it starts with a burst of flame and powers up.
Sensors tell him what the engine is doing in real time – and allow the exhaust gases to be continually analysed.
Sustainable fuels are synthetic alternatives to fossil fuels, made from renewable sources.
These can include waste cooking oils, vegetable fats and agricultural waste, as well as captured carbon dioxide.
The advantage of burning fuels like these is that it does not add to the overall load of carbon dioxide in the atmosphere.
The carbon emitted has only recently been removed, either by plants or by chemical processes. By contrast, burning fossil fuels releases carbon that has been stored in the earth for millions of years.
“From an environmental perspective, it’s day and night," Mr Ahmed explains.
“In principle, the CO2 should be a net zero, so there is no more carbon dioxide added to the atmosphere, but another benefit is the non-CO2 part of things.
“For example, it reduces the particulates or smoke that comes out of the engine, which can affect your lungs, as well as contributing to the creation of contrails."
For the aviation industry, this is potentially a game-changer.
According to forecasts from both Airbus and Boeing, the global airliner fleet is expected to more than double over the next two decades, as the middle classes in countries like India and China expand, and demand for air travel increases.
At the same time, members of the International Air Transport Association, which represents airlines, have committed to reaching net zero by 2050.
Some gains will be made by replacing older planes with new ones. The most modern aircraft are between 15 and 30% more fuel efficient than their predecessors. Yet if the industry is to continue expanding, much more will be needed.
In the longer term, new technologies such as hydrogen power and electrification are likely to play a role, at least on shorter routes. But there are steep challenges to overcome.
Hydrogen, for example, is bulky and difficult to store in large quantities. It either needs to be kept as a highly compressed gas or as a very cold liquid. To be sustainable, it has to be made in a "clean" way, from renewable sources – and supplies now are very limited.
“We believe we could bring a small hydrogen fuel cell aircraft to the market between 2035 and 2045, technically,” says Arjen Meijer, chief executive of the Brazilian jet maker Embraer.
“But the question that needs to be answered is: will there be sufficient hydrogen to feed those aircraft? These things need to come together. They can’t happen separately."
Batteries, meanwhile, are currently very heavy in relation to the energy they contain. This makes them unsuitable for powering large planes, or being used over long distances.
This means that hydrogen and hybrid, or fully electric, planes remain years away. Sustainable aviation fuels, by contrast, can be made in the lab to have the same characteristics as conventional ones derived from crude oil, so they can be used in today’s aircraft.
There are restrictions. Airlines must currently use a blend of SAF with ordinary fuel, with the SAF component not exceeding 50%.
However, modern planes are capable of burning 100% SAF. In a specially approved test flight last year, Virgin Atlantic flew a Boeing 787 from London to New York using fuel exclusively produced from waste fats and plant sugars.
“The technologies are already available and certified for use in aircraft," explains Julie Kitcher, chief sustainability officer at Airbus.
“The challenge with sustainable fuels is really about getting it produced at scale, across the globe, because this is a global industry, at an affordable price.”
And that is very clearly the catch. Supplies of SAF are currently minimal. According to the European regulator EASA, they make up just 0.05% of the fuel used in the EU. They also cost between three and five times as much as "regular" jet fuel.
Governments want to change this. In the UK a "SAF mandate" has been introduced, which stipulates that from next year, 2% of all jet fuel supplied must be SAF, increasing to 10% in 2030 and 22% in 2040.
The EU has a similar mandate, although it extends to 2050 – when the target for SAF use will be 63%. The US does not have minimum requirements but offers subsidies to bring down the price of sustainable fuels.
But if SAF usage is to increase, production will also need to be ramped up dramatically.
There are many different methods, or pathways for making sustainable fuels. They can be made from biomass, such as waste cooking oil, energy crops, wood, agricultural residues and even human waste.
However, there are concerns that this will not provide all the fuel the market will ultimately need. Some feedstocks may need to be avoided, either to prevent environmental degradation such as deforestation, or to prevent land needed for growing food from being turned over to energy production.
An alternative is to use a method called power to liquid, in which water and carbon dioxide are broken down, with the resulting carbon and hydrogen combined to create liquid fuel.
This could produce potentially limitless supplies of fuel, but in order to be sustainable would require large quantities of renewable electricity, as well as a substantial increase in carbon capture and storage.
Both processes – using biomass or power to liquid - are currently very expensive. As a result, the aviation industry is demanding action to increase production, and bring prices down through economies of scale.
However, environmentalists question whether this is actually viable.
"There are good SAFs, and there are bad SAFs, but the brutal truth is that right now there is not much of either,” says Matt Finch, UK head of campaign group Transport & Environment.
“Conversely, right now there are thousands of new planes on order from airlines, and all of them will burn fossil fuels for at least 20 years.
"Actions speak louder than words, and it's clear that the aviation sector has no plans to wean itself off its addiction to pollution."
Nonetheless, at the recent Farnborough Airshow, there were several significant announcements relating to SAF.
A consortium including Airbus, AirFrance-KLM, Associated Energy Group, BNP Paribas and Qantas among others announced plans to invest $200m (£151m) in a new fund which will invest in “technologically mature SAF-producing projects using for instance waste-based feedstocks”.
Meanwhile Boeing said it had set up a partnership with the investment company Clear Sky to promote a method of producing SAF pioneered by the British company Firefly.
That method involves taking human waste and using heat and high pressure to turn it into a substance which can then be used to make SAF.
In other words, it allows planes to be powered by poo.
Sign up for our Future Earth newsletter to get exclusive insight on the latest climate and environment news from the BBC's Climate Editor Justin Rowlatt, delivered to your inbox every week. Outside the UK? Sign up to our international newsletter here. | null | null | null | null |
https://www.bbc.com/news/articles/c74l9p2x3dxo | Crash dummies and robot arms: How airline seats are tested | In a warehouse building in a quiet town in Northern Ireland, a robot arm is opening and closing an airplane meal table over and over again.
It has been programmed to carry out this mundane task no fewer than 28,000 times, day and night, for more than a week. And it won’t even get a bag of peanuts.
“We can measure the force that the robot’s having to apply to that,” says Gerald King, head of engineering at Thompson Aero Seating in Banbridge. “Is it increasing? Which means more friction.”
Thompson makes first class and business class seats – the expensive kind usually at the front of passenger aircraft, with their own privacy-simulating enclosures, built-in entertainment systems, and heaps of leg room.
The company has various machines for testing the longevity and safety of such seats. Including a new £7.5m facility, opened last autumn, where crash test dummies are strapped to a seat and shot down a short track at incredible speeds.
The idea is to ensure that the seat – and passenger – would survive a brief exposure to 16 g’s. It is the only facility of its kind on the island of Ireland.
Perhaps surprisingly, just under one third of the world’s aircraft seats are manufactured in Northern Ireland, according to Invest NI, an economic development agency. Thompson, which was bought by a Chinese company in 2016, is one of a few businesses in the region that specialise in this trade. The firm currently churns out roughly 1,500 seats per year.
Another major Northern Ireland-based supplier of seats is Collins Aerospace, in Kilkeel. There is also Alice Blue Aero, in Craigavon.
One of the largest seat manufacturing companies worldwide is Safran. It has facilities on six continents.
But, thanks to the pandemic, demand for aircraft seats has flip-flopped dramatically of late. When Covid-19 emerged, the aerospace manufacturing industry slowed to a crawl. Globally, companies laid off thousands of workers. Thompson, for one, cut its own workforce in half, and has faced financial losses running to many millions.
The world has at last opened up again, but seat manufacturers have not been able to find all the skilled workers they need, meaning that demand, globally speaking, is outstripping supply. It is a “very difficult situation”, Airbus’ chief executive said in June, referring to the slow supply of seats and other cabin parts.
“The industry lost that expertise, both in terms of direct, hands-on manufacturing, but also in terms of teaching younger people how to do the job,” explains Nick Cunningham, an analyst at Agency Partners who tracks the fortunes of another seat maker, Safran.
One of the problems, he adds, is that seat makers are finding it hard to get their seats tested and certified quickly by third-parties, since they are also facing labour shortages.
Thompson, however, can sidestep this problem with its in-house testing facilities, explains Colm McEvoy, vice president of corporate accounts. He says that the firm is able to meet its customers’ needs at present, though he adds, “We’re having to be very strategic with regards to the new customers.”
There are more than 650 people working at Thompson’s sites in Northern Ireland, but, at the time of writing, the company had more than a dozen job vacancies listed on its website. “We’re in competition with other manufacturing companies to try and secure the best talent,” says Mr McEvoy.
Despite this challenge, Thompson has a five-year plan to multiply its annual output of seats. Mr McEvoy shows me around the factory floor at the firm’s Portadown site, where workers are busy riveting aluminium seat parts together, and checking the complex wiring for the entertainment systems in these expensive structures – each seat costs “tens of thousands” to make, says Mr McEvoy.
“This seat in front of you is the most complex seat we make,” adds Eoin Murray, operations manager. It takes around 100 hours for the highly skilled workers here to assemble in full.
Mr Murray is determined to boost the rate of production on this factory floor. He shows off a jig, developed in-house, upon which a seat can be mounted and angled so that workers can easily access the sides or underside. “This allows us to hit like a rate 14,” says Mr Murray – 14 seats produced in one shift. “I need to get to 18. To 20,” he adds.
To that end, there’s another even more capable version of the jig in the room next door, a prototype that staff here hope will be even better. Mr Murray and his colleagues are also developing new working practices – such as utility belts with tools arranged in the sequence they are required.
If the worker is left-handed, that sequence can be reversed so that the process of picking a tool and carrying out a task with it is as rapid as possible.
Workers here rehearse and hone key stages of seat assembly, which helps them go faster. A bit like learning how to build the same piece of Ikea furniture over and over again until it becomes like muscle memory, I suggest – just a lot more complicated.
“We can seamlessly slot people in, and they can now work through these different stages with no computers,” says Mr Murray. “When I started working here, if you told me I would be working without a computer I’d have told you [that] you were crazy.”
Besides volume, there is constant pressure to come up with new and better seat designs, says Mr McEvoy. Airlines want the latest and best entertainment technology, for example – 32 inch screens are now included in Thompson’s top seats.
“They’re striving for something different, something that makes them unique,” Mr McEvoy adds. Thompson uses leather and soft fabrics on selected parts of the seat and enclosure to provide a luxury feel, which is increasingly popular with airlines. The seats themselves can recline into two-metre long, fully flat beds.
One I try for myself is certainly comfortable – though I would probably have to lie in it for seven hours or so to test it properly, I think to myself.
“They’re good firms, very, very good firms – they know what they’re doing,” says Marisa Garcia, an aviation industry analyst who used to work in seat manufacturing herself, referring to the Northern Ireland-based companies who make aircraft seats. She has no commercial relationship with any of them, she adds.
Despite supply chain headaches, seat manufacturers are in a good position to clean up, if they prove themselves able to keep pace with industry requirements, says Ms Garcia: “The demand is there from passengers – and the demand is there from airlines.” | null | null | null | null |
https://www.bbc.com/news/articles/c722xdddl4po | What's behind the global self-storage boom? | Walking the endless corridors of Apple Storage in downtown Toronto, it’s not hard to see why business is booming.
Behind one metal shutter, hundreds of candles are being boxed ready to be shipped around the world, behind another another an e-bike repair shop fixes transport for the city’s hundreds of delivery riders.
There’s even a locker full of bitcoin ATM machines, technology banned in the UK, but legal here in Canada, which enables bitcoin owners to exchange the digital currency for cash, or vice versa.
Showing me around the long, brightly lit corridors lined with rows of shuttered metal doors is David Allan, one of the owners. He says 70% of this facility is rented by businesses.
“In a pre-Covid world, office rents went to around C$60 ($44; £34) a foot, while you could get storage at the time for $30 a foot.
"So, instead of having sort of an interior office for file storage, firms moved into self-storage facilities because it was half the price or less, and they were able to use their offices in a more productive way.”
It's a worldwide trend. Storage companies are snapping up vacant commercial spaces abandoned after the pandemic. Meanwhile, as rents rise, consumers and business are looking for cheaper storage options.
In Canada, 16 new facilities opened their doors last year, adding an extra one million sq ft of space. Rents are up too - by an average of 12% from 2023 - according to StorTrack, who track industry data.
In the UK the industry made more than a billion pounds last year for the first time, according to a report from commercial property firm Cushman & Wakefield and the Self Storage Association.
In parts of Asia the so-called side-hustle culture is helping spur growth, according to Helen Ng, chief executive of the Self Storage Association Asia (SSAA).
She says that having a second job is more common in Singapore, and often involves keeping stock for an e-commerce business at a storage facility.
Ms Ng herself owns two self-storage facilities in Singapore, and says that almost half of her renters are using the units for a side-hustle.
The industry has been so popular with investors, it’s even spawned several podcasts advising would-be moguls on how to get into the business.
Entrepreneur Dean Booty from Beverley in East Yorkshire is one of them.
“I had a restaurant business, and it failed, and it was a miserable time for me and my wife. It was in the centre of a town where I lived in. It really hurt my ego.”
Mr Booty says this was the inspiration to share his success in self-storage with others.
His podcast Hacking Self Storage gets around 15,000 listens each month, he reveals, adding “I had no idea there was that many people interested in self-storage, which is incredible."
Mr Booty’s storage operation comprises just under 100,000 square foot in five locations across England, Scotland and Wales.
The 42-year-old father says he’d like to retire by age 50.
“There's massive amounts of money coming into the industry, which only means it's going to become more and more competitive, but at the minute, the demand is growing faster than the supply in the UK, which is incredibly exciting,” he adds.
But not everyone shares Mr Booty’s excitement.
“It’s an indictment of our housing crisis. Space shouldn't be a luxury in terms of living space,” says Ben Twomey Chief executive of housing campaign group Generation Rent.
He accuses the industry of “making lots of money from people not having room in their homes”.
“Not just to keep their items, but to live their lives, or to address mental health challenges they have from being in a small or overcrowded home.”
Back in Apple Storage in Toronto, we step into a large, brightly lit locker, tools hanging from the walls, two electric bikes suspended on work stands.
Mechanics are hard at work. Kevin Tsui is one of them and says the e-bike repair business occupies multiple units in the building.
“It is relatively cheaper than having like a retail store to just do this sort of work. The reason our company chose this storage area was that we actually own a store that got demolished for condos. This was just an easy next step for us.”
Mr Tsui, originally from Hong Kong, explains that where he’s from most of the shops in malls look like storage units.
“In Canada we’re taking advantage of the fact that we have a lot of space, but that's slowly diminishing in the big cities. If you want enough space to do what you need, this is ideal.”
Helen Ng agrees, adding “urbanisation is just a fact of life. I don't know how practical it is to expect everyone to actually store their items at home.” | null | null | null | null |
https://www.bbc.com/news/articles/c722xdddl4po | What's behind the global self-storage boom? | Walking the endless corridors of Apple Storage in downtown Toronto, it’s not hard to see why business is booming.
Behind one metal shutter, hundreds of candles are being boxed ready to be shipped around the world, behind another another an e-bike repair shop fixes transport for the city’s hundreds of delivery riders.
There’s even a locker full of bitcoin ATM machines, technology banned in the UK, but legal here in Canada, which enables bitcoin owners to exchange the digital currency for cash, or vice versa.
Showing me around the long, brightly lit corridors lined with rows of shuttered metal doors is David Allan, one of the owners. He says 70% of this facility is rented by businesses.
“In a pre-Covid world, office rents went to around C$60 ($44; £34) a foot, while you could get storage at the time for $30 a foot.
"So, instead of having sort of an interior office for file storage, firms moved into self-storage facilities because it was half the price or less, and they were able to use their offices in a more productive way.”
It's a worldwide trend. Storage companies are snapping up vacant commercial spaces abandoned after the pandemic. Meanwhile, as rents rise, consumers and business are looking for cheaper storage options.
In Canada, 16 new facilities opened their doors last year, adding an extra one million sq ft of space. Rents are up too - by an average of 12% from 2023 - according to StorTrack, who track industry data.
In the UK the industry made more than a billion pounds last year for the first time, according to a report from commercial property firm Cushman & Wakefield and the Self Storage Association.
In parts of Asia the so-called side-hustle culture is helping spur growth, according to Helen Ng, chief executive of the Self Storage Association Asia (SSAA).
She says that having a second job is more common in Singapore, and often involves keeping stock for an e-commerce business at a storage facility.
Ms Ng herself owns two self-storage facilities in Singapore, and says that almost half of her renters are using the units for a side-hustle.
The industry has been so popular with investors, it’s even spawned several podcasts advising would-be moguls on how to get into the business.
Entrepreneur Dean Booty from Beverley in East Yorkshire is one of them.
“I had a restaurant business, and it failed, and it was a miserable time for me and my wife. It was in the centre of a town where I lived in. It really hurt my ego.”
Mr Booty says this was the inspiration to share his success in self-storage with others.
His podcast Hacking Self Storage gets around 15,000 listens each month, he reveals, adding “I had no idea there was that many people interested in self-storage, which is incredible."
Mr Booty’s storage operation comprises just under 100,000 square foot in five locations across England, Scotland and Wales.
The 42-year-old father says he’d like to retire by age 50.
“There's massive amounts of money coming into the industry, which only means it's going to become more and more competitive, but at the minute, the demand is growing faster than the supply in the UK, which is incredibly exciting,” he adds.
But not everyone shares Mr Booty’s excitement.
“It’s an indictment of our housing crisis. Space shouldn't be a luxury in terms of living space,” says Ben Twomey Chief executive of housing campaign group Generation Rent.
He accuses the industry of “making lots of money from people not having room in their homes”.
“Not just to keep their items, but to live their lives, or to address mental health challenges they have from being in a small or overcrowded home.”
Back in Apple Storage in Toronto, we step into a large, brightly lit locker, tools hanging from the walls, two electric bikes suspended on work stands.
Mechanics are hard at work. Kevin Tsui is one of them and says the e-bike repair business occupies multiple units in the building.
“It is relatively cheaper than having like a retail store to just do this sort of work. The reason our company chose this storage area was that we actually own a store that got demolished for condos. This was just an easy next step for us.”
Mr Tsui, originally from Hong Kong, explains that where he’s from most of the shops in malls look like storage units.
“In Canada we’re taking advantage of the fact that we have a lot of space, but that's slowly diminishing in the big cities. If you want enough space to do what you need, this is ideal.”
Helen Ng agrees, adding “urbanisation is just a fact of life. I don't know how practical it is to expect everyone to actually store their items at home.” | null | null | null | null |
https://www.bbc.com/news/articles/c722xdddl4po | What's behind the global self-storage boom? | Walking the endless corridors of Apple Storage in downtown Toronto, it’s not hard to see why business is booming.
Behind one metal shutter, hundreds of candles are being boxed ready to be shipped around the world, behind another another an e-bike repair shop fixes transport for the city’s hundreds of delivery riders.
There’s even a locker full of bitcoin ATM machines, technology banned in the UK, but legal here in Canada, which enables bitcoin owners to exchange the digital currency for cash, or vice versa.
Showing me around the long, brightly lit corridors lined with rows of shuttered metal doors is David Allan, one of the owners. He says 70% of this facility is rented by businesses.
“In a pre-Covid world, office rents went to around C$60 ($44; £34) a foot, while you could get storage at the time for $30 a foot.
"So, instead of having sort of an interior office for file storage, firms moved into self-storage facilities because it was half the price or less, and they were able to use their offices in a more productive way.”
It's a worldwide trend. Storage companies are snapping up vacant commercial spaces abandoned after the pandemic. Meanwhile, as rents rise, consumers and business are looking for cheaper storage options.
In Canada, 16 new facilities opened their doors last year, adding an extra one million sq ft of space. Rents are up too - by an average of 12% from 2023 - according to StorTrack, who track industry data.
In the UK the industry made more than a billion pounds last year for the first time, according to a report from commercial property firm Cushman & Wakefield and the Self Storage Association.
In parts of Asia the so-called side-hustle culture is helping spur growth, according to Helen Ng, chief executive of the Self Storage Association Asia (SSAA).
She says that having a second job is more common in Singapore, and often involves keeping stock for an e-commerce business at a storage facility.
Ms Ng herself owns two self-storage facilities in Singapore, and says that almost half of her renters are using the units for a side-hustle.
The industry has been so popular with investors, it’s even spawned several podcasts advising would-be moguls on how to get into the business.
Entrepreneur Dean Booty from Beverley in East Yorkshire is one of them.
“I had a restaurant business, and it failed, and it was a miserable time for me and my wife. It was in the centre of a town where I lived in. It really hurt my ego.”
Mr Booty says this was the inspiration to share his success in self-storage with others.
His podcast Hacking Self Storage gets around 15,000 listens each month, he reveals, adding “I had no idea there was that many people interested in self-storage, which is incredible."
Mr Booty’s storage operation comprises just under 100,000 square foot in five locations across England, Scotland and Wales.
The 42-year-old father says he’d like to retire by age 50.
“There's massive amounts of money coming into the industry, which only means it's going to become more and more competitive, but at the minute, the demand is growing faster than the supply in the UK, which is incredibly exciting,” he adds.
But not everyone shares Mr Booty’s excitement.
“It’s an indictment of our housing crisis. Space shouldn't be a luxury in terms of living space,” says Ben Twomey Chief executive of housing campaign group Generation Rent.
He accuses the industry of “making lots of money from people not having room in their homes”.
“Not just to keep their items, but to live their lives, or to address mental health challenges they have from being in a small or overcrowded home.”
Back in Apple Storage in Toronto, we step into a large, brightly lit locker, tools hanging from the walls, two electric bikes suspended on work stands.
Mechanics are hard at work. Kevin Tsui is one of them and says the e-bike repair business occupies multiple units in the building.
“It is relatively cheaper than having like a retail store to just do this sort of work. The reason our company chose this storage area was that we actually own a store that got demolished for condos. This was just an easy next step for us.”
Mr Tsui, originally from Hong Kong, explains that where he’s from most of the shops in malls look like storage units.
“In Canada we’re taking advantage of the fact that we have a lot of space, but that's slowly diminishing in the big cities. If you want enough space to do what you need, this is ideal.”
Helen Ng agrees, adding “urbanisation is just a fact of life. I don't know how practical it is to expect everyone to actually store their items at home.” | null | null | null | null |
null | null | null | 0 | https://www.urduzone.net/khushiyon-ki-qeemat/ | ساجد کی ماں پروین ہمارے گھر کام کرتی تھی۔ ان دنوں میں تیسری جماعت میں پڑھتی تھی، جب والدہ کے کہنے پر پروین نے اپنے بیٹے کو اسکول میں داخل کرایا۔ گنتی سیکھنے وہ میرے تایا کے پاس جاتا۔ اس طرح اس کو دوسری کلاس میں داخلہ مل گیا۔ ساجد ذہین لڑکا تھا۔ اس نے تایا سے چھ ماہ پڑھا تو دوسری جماعت پاس کر لی۔ اب وہ تیسری اور میں چوتھی جماعت میں تھی۔ اُس کو پڑھنے کا شوق تھا، تیسری کلاس بهی اس نے چھ ماہ میں کور کرلی یوں چوتھی میں وہ میرا ہم جماعت ہو گیا۔ ساجد مجھ سے عمر میں چار سال بڑا تھا۔ اسکول میں مجھ کو اس کے ساتھ تحفظ محسوس ہوتا تھا۔ اس کے والدین ہمارے سرونٹ کوارٹر میں رہتے تھے، تبھی ہم اکٹھے اسکول جاتے۔ شام کو وہ کتابیں لے آتا۔ اس کی ماں ہمارے گھر کا کام کرتی رہتی اور ہم مل کر سبق یاد کرتے۔ عمر میں بڑا ہونے کی وجہ سے اُس کو سبق کی جلد سمجھ آ جاتی تھی۔ ان دنوں ہم دونوں بھیا سے پڑھتے تھے۔ شاباش اُسی کو ملتی تب امی کہتیں۔ ساجد تم، سارہ کو سبق یاد کروا دیا کرو۔ بھائی نے میٹرک پاس کر لیا تو وہ مزید آگے پڑھنے کی خاطر شہر چلے گئے مگر اب بھی میں اور ساجد ان کے کمرے میں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ ان دنوں میری عمر نو سال کے قریب ہوگی اتنی معصوم تھی کہ دنیا کی باتوں کا کوئی علم نہ رکھتی تھی۔ ساجد تیره چوده برس کا تھا چونکہ وہ ہمارے گھر کے بچوں کے ساتھ کھیل کود کر بڑا ہوا تھا تبھی میری والدہ اس کو اپنے بچوں جیسا سمجھتی تھیں اور اس سے کہتی تھیں۔ ساجد اسکول میں تم ساره کا خیال رکھا کرو۔ یہ چھوٹی ہے۔ اس کو دوسرے بچے تنگ کرتے ہیں۔ اُن دنوں ہمارے گائوں میں دو ہی اسکول تھے۔ ایک پرائمری اور دوسرا سیکنڈری دونوں میں لڑکے اور لڑکیاں ساتھ پڑھتے تھے۔ جب ہم نے پانچویں پاس کر لی تو سیکنڈری اسکول بھی ساتھ جانے لگے۔ وقت تیزی سے گزرتا گیا، ساتویں میں ہم سیانے ہوگئے تھے۔ اب جب ہم تنہا ہوتے ساجد مجھ سے کچھ دوسری طرح کی باتیں کرتا، ان باتوں کی وجہ سے میں پریشان ہو جاتی تاہم ان باتوں کا ذکر کسی سے نہ کرتی چونکہ وہ کہتا تھا کہ کسی سے مت کہنا، ورنہ تمہاری امی تمہیں اسکول سے اُٹھا لیں گی، میرا کیا ہے میں تو اپنے چچا کے گائوں بھاگ جائوں گا۔ یہ دوسری قسم کی باتیں پیار و محبت اور شادی سے متعلق ہوتی تھیں۔ میں ساجد کے ہمراہ تحفظ محسوس کرتی تھی اور اس کو ایک پناہ گاہ سمجھتی تھی۔ نہیں چاہتی تھی کہ وہ مجھ کو چھوڑ کر کہیں چلا جائے۔ اس لئے اُس کی اوٹ پٹانگ باتوں کو برداشت کرلیا کرتی تھی۔ آپا کے بیٹے کی پیدائش پر وہ ہمارے یہاں آ گئی تھیں، ننھے کے جنم کی خوشی میں رت جگا ہوا تو امی نے ساجد کو روک لیا۔ کیونکہ مہمانوں کی آمد سے کام بڑھ گیا تھا۔ اُس کو کام میں ہاتھ بٹانے کو امی نے بلایا تھا۔ یہ محفل رات دیر تک جاری رہی۔ پھر سبھی تھک گئے۔ امی نے اُس کو کہا کہ تم یہیں مہمانوں کے ساتھ والے خالی کمرے میں سو جائو۔ یہ بھیا کا کمرہ تھا جو خالی پڑا تھا۔ اس رات میں اور ساجد جاگتے رہے۔ ہم نے بھیا کے کمرے میں بیٹھ کر خوب ساری باتیں کیں کیونکہ میری نیند اُچٹ گئی تھی اور اُس کو بھی نیند نہیں آ رہی تھی۔ ان دنوں مجھ کو کبھی بھی یہ احساس نہ ہوتا کہ یہ ہماری ملازمہ کا لڑکا ہے، میرا اُس کا کوئی میل نہیں ہے حالانکہ ہمارا زمیندار گھرانہ تھا اور ملازموں سے بہت فاصلہ رکھا جاتا تھا لیکن ساجد کی بات الگ تھی۔ جب اس کا جنم ہوا ان دنوں بھی اس کی ماں ہمارے سرونٹ کوارٹر میں مقیم تھی اور یہ ہمارے جدی پشتی خدمت گار تھے۔ ابھی میری پیدائش نہ ہوئی تھی اور وہ دودھ پیتا بچہ تھا، تب اُس کی ماں اُس کو ساتھ لائی اور ہمارے گھر کپڑے کے جھولے میں لٹا دیتی۔ ہمارے گھر پلا بڑھا تھا۔ والدہ اس سے پیار کرتی تھیں اور اپنے بچوں کے جیسا جانتی تھیں۔ رت جگے والی شب جب ہم دونوں نے بھیا کے کمرے میں رات بتائی تو اس شب پہلی بار کم عمری کے باوجود میں محبت کے جذبے سے آشنا ہوئی اور اس نے مجھ سے وہ باتیں کہیں جو زندگی میں یادگار بن جاتی ہیں۔ پو پھٹنے تک ہم جاگتے رہے تھے ، پھر میں وہاں سے اُٹھ کر اپنے کمرے میں آ گئی تھی۔ انہی دنوں مجھ کو اپنی خوبصورتی و دلکشی کا شدت سے احساس ہوا۔ ساجد بری طرح میری محبت میں گرفتار ہو گیا۔ میں ساجد سے دلچسپی ضرور رکھتی تھی مگر محبت مجھ کو اُس سے نہ تھی۔ جب ذرا غور کرتی وہ برابر کا نہ لگتا تاہم اس کا ساتھ میرے لئے راحت کا باعث تھا کیونکہ اس کے بغیر خود کو ادھورا خیال کرتی تھی دراصل میں ساجد کو نہیں اس کی باتوں کو پسند کرتی تھی۔ وہ اکثر میری تعریف کرتا اور میں خوشی محسوس کرتی۔ ہمارا تعلق روحانی نہیں بلکہ جذباتی تھا۔ ایسی جذباتیت جو تغیر پذیر ہوتی ہے پائیدار نہیں۔ ساتھ والے گائوں میں کسی کا انتقال ہو گیا۔ یہ ہمارے رشتہ دار تھے۔ گھر والے وہاں چلے گئے۔ مجھ کو بخار تھا لہٰذا امی ساجد کی ماں پروین کو میرے پاس چھوڑ گئیں۔ رات کو پروین تو سو گئی لیکن ساجد کو نیند نہ آئی۔ وہ میرے پلنگ کی پٹی سے لگا بیٹھا تھا۔ رات کے بارہ بجے تھے۔ مجھے تیز بخار تھا اور ساجد میرے ماتھے پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھ رہا تھا، اس نے میرا سر اپنی گود میں رکھا ہوا تھا۔ نہیں معلوم کہ دولہا بھائی کب اور کیسے گھر میں آ گئے، وہ یہ نظارہ دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے۔ انہوں نے ساجد کو جوتے لگائے، پروین کو اُٹھایا، اس کو بھی خوب برا بھلا کہا۔ ساجد تو اُسی وقت سرونٹ کوارٹر چلا گیا۔ صبح نجانے کیا آپا کے شوہر نے پروین سے کہا کہ اس نے ساجد کو اس کے چچا کے گائوں بھجوا دیا۔ حیرت کی بات یہ کہ اس واقعہ کا ذکر نہ تو پروین نے امی جان سے کیا اور نہ ہی دولہا بھائی نے مگر پروین کو یہ دھمکی ضرور دی کہ اگر اب میں نے تمہارے لڑکے کو ادھر دیکھ لیا تو اس کی گردن کٹوا دوں گا۔ اپنی غفلت کے سبب وہ بچاری تو ایک گراں بوجھ تلے دبی سسکتی رہی لیکن اس نے امی کے سامنے زبان نہ کھولی۔ میرا خیال تھا کہ دولہا بھائی اس واقعہ کا ذکر ضرور میرے والدین یا آپا سے کریں گے۔ اور مجھے بھی مار پڑے گی، اسی خوف کو دل میں دبا کر میں آدھ موئی ہوئی جاتی تھی۔ کافی دن گزر گئے میرے بہنوئی نے کسی سے اس بارے کچھ نہ کہا تو میں سوچنے لگی کہ میرے بہنوئی یا تو بہت عظیم انسان ہیں کہ مجھ کو والدین کی نظروں سے نہیں گرانا چاہتے یا پھر انہوں نے پروین پر احسان کیا ہے، کیونکہ وہ ہماری جدی پشتی ملازمین کے خاندان سے تھی شاید کہ وہ اس کی بے توقیری نہیں چاہتے تھے۔ میرا خیال غلط نکلا۔ انہیں نہ تو پروین سے ہمدردی تھی اور نہ مجھ سے بلکہ انہوں نے مجھ کو میرے اس ناکردہ جرم کی سزا خود دینے کی ٹھان لی تھی، ایسی سزا کہ اُس کے بدلے اگر مجھے موت اپنی آغوش میں لے لیتی تو اچھا تھا۔ ماتھے پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں ہی رکھتے دیکھا تھا آپ نے ایسی ویسی کوئی دوسری حرکت تو ہم سے سرزد نہ ہوئی تھی کہ آپ ہم کو گناہ گار ٹھہرائیں مگر ان کے آگے میری زبان گنگ ہو جاتی، ٹھنڈے پسینے آنے لگتے اور آنکھوں کی پتلیاں خوف سے پھیل جاتیں۔ میں سہم جاتی، اندر بی اندر گهٹتی رہتی اور یہ ایسی بات تھی کہ کسی سے کہہ بھی نہ سکتی تھی۔ مجھ پر ان کا ایسا رعب اور خوف تھا کہ جیسے وہ عزرائیل ہوں۔ وہ ایک لحیم شحیم قوی قامت آدمی تھے کہ تنہائی میں ان کو دیکھنے سے میری روح فنا ہو نے لگتی تھی۔ دل سے چاہتی تھی کہ اس عذاب سے جان چھوٹ جائے۔ سوچتی رہتی اب جب موقع ملتا۔ اس راز کو آڑ بنا کر مجھ سے نزدیک آجاتے۔ دھمکی دیتے کہ سارے زمانے میں رسوا کر دوں گا، تمہاری زندگی برباد کر دوں گا، خوف سے مجھ پر لرزا طاری ہو جاتا۔ اتنی ہمت بھی نہ تھی کہ ان سے پوچھتی آخر میں نے کیا خطا کی ہے۔ میں تو بخار میں بے سُدھ پڑی تھی۔ کیسے امی سے کہوں یا باجی کو بتائوں یہ سوچتے سوچتے صبح ہو جاتی مگر کسی کو نہ بتا سکتی۔ اس وقت کم سنی کے سبب خوف زیادہ تھا اور عقل کم حوصلہ ہوتا تھا اور نہ اخلاقی جرأت تھی مجھ میں پھر میں نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا اور بتھیار ڈال دیئے تاکہ وہ مجھ کو خوفزدہ کرنا بند کر دیں۔ وہ جو کہتے مان لیتی۔ یعنی وہ جس قدر بھی ستاتے میں آنسو پونچھ کر سہہ لیتی۔ مصیبت تو یہ تھی کہ وہ ہمارے ہم دیوار تھے، آپا کا گھر ہمارے برابر تھا، لہٰذا ان کا ہمارے گھر أنا جانا لگا ہی رہتا تھا۔ آپا اپنے ننھے منوں کی پیدائش پر ہر دفعہ مجھے زبردستی بانہہ سے پکڑ کر اپنے گھر لے جاتیں اور وہاں جب موقع ملتا تنہائی میں ان کے شوہر میری بانہیں پکڑ لیتے۔ تب دل سے یہی بددعا نکلتی یا الله میرے بہنوئی کو موت آ جائے یا میں ہی مر جائوں تاکہ اس عذاب سے تو نجات ملے۔ جب بھی آپا اسپتال ہوتیں اور اماں ان کے پاس میں ہی ان کے بچوں کو سنبھالتی اور دولہا بھائی مجھے ہر مرحلہ پر بھی قسمت نے ان ہی کا ساتھ دیا۔ اس سے پہلے میں بدنامی کی ہولناک گہرائی میں گر جاتی، انہوں نے مسئلے کا حل نکال لیا، میرے والدین کی منت سماجت کر کے میرا رشتہ اپنے چھوٹے بھائی کے لئے مانگ لیا اور جھٹ پٹ میری شادی کی تاریخ بھی رکھ لی، یوں بندر کی بلا طویلے کے سر ہوئی۔ میرے لئے تو اس شادی پر راضی ہو جانے کے سوا کوئی چارہ تھا ہی نہیں کہ ان دنوں اتنی پریشان تھی کہ مجھ پر میری ایک ایک سانس صدیوں جیسی بھاری ہو گئی تھی۔ شادی ہوگئی، لمحے بھر کو سکھ کا سانس لیا کہ یہ شادی نہ ہوتی تو ماں، باپ، بہن اور زمانے کو کیا منہ دکھاتی، تاہم ضمیر کی تیز چھری سے ہر وقت کلیجہ کٹتا رہتا تھا۔ ایک ماہ کے اندر اندر دولہا بھائی نے مجھے اور میرے شوہر ماجد کو دبئی بھجوا دیا۔ جہاں ماجد کو بہت اچھی ملازمت مل گئی کیونکہ وہ انجینئر تھے۔ تنخواه بهی بہت اچھی تھی اور رہائش کمپنی کی طرف سے ملی تھی۔ یہ بھی میرے بہنوئی کی سوچی سمجھی اسکیم ہی تھی کہ ساری قیامتیں انہوں نے اپنے اور میرے سر سے ٹال کر اپنے چھوٹے بھائی کے سر ڈال دی تھیں جس کو اپنے چھوٹے بھائی کا بھی پاس نہیں ہے۔ کس قدر گرا ہوا انسان ہے۔ اب مجھے بہنوئی سے شدید نفرت محسوس ہوتی۔ سوچتی یہ کیسا بے ضمیر ہے یہ کہ اپنے ہی بھائی کو قربانی کا بکرا بنا ڈالا۔ ایک روز ماجد نے کہا۔ سارہ مجھ کو کمپنی کی طرف سے امریکہ جانے کا موقع مل رہا ہے تم کیا کہتی ہو۔ جیسے آپ کو ٹھیک لگے، میں تو آپ کے ساتھ ہوں۔ میں نے جواب دیا۔ اللہ تعالیٰ نے مدد کی اور ہم امریکہ آ گئے، اس کے بعد میں نے واپس جانے کا خیال چھوڑ دیا۔ ماں باپ بہن بھائی سبھی یاد آتے۔ فون پر بات کر لیتی لیکن جب بھی ماجد کہتے کہ پاکستان چلو، میں انکار کر دیتی تھی۔ وہ کہتے تمہارا دل کتنا سخت ہے۔ مجھے تو بڑے بھائی بہت یاد آتے ہیں۔ وہ میرے لئے باپ کی جگہ ہیں۔ آپ خود مل آیئے، میں نہ جائوں گی۔ ان کو کیا بتاتی کہ جس انسان کو تم اپنے والد کی جگہ سمجھتے ہو وہ انسان کہلانے لائق ہی نہیں ہے۔ ماجد وطن نہ جانے کی وجہ پوچھتے۔ جی چاہتا کہ اپنے جیون ساتھی کو سب کچھ سچ سچ بتا کر ضمیر کا بوجھ اُتار پھینکوں، گھر اُجڑتا ہے تو اُجڑ جائے مگر میرے سچے ساتھی پر اپنے پیارے بھائی کا بھرم تو کھل جائے گا کہ جس کے آگے وہ سجدہ کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ مگر پھر خود کو روک لیتی۔ اس وجہ سے کہ وہ پرسکون ہیں مجھ سے خوش ہیں، بچوں سے پیار کرتے ہیں۔ میرا گھر میری نہ سہی ان کی تو جنت ہے ، کیوں اس جنت کو اپنے ہاتھوں سے تہس نہس کر ڈالوں۔ اپنے بے قصور شوہر کو کس بات کی سزا دوں کہ عمر بھر کے لئے ان کا چین اور سکون لٹ جائے۔ ان کا دل ویران نہ ہو جائے۔ وہ اتنے مثالی شوہر ہیں کہ ایسا اچھا انسان چراغ لے کر ڈھونڈوں تو نہ ملے۔ ان کو مجھ سے بہت پیار ہے، مجھ کو دیکھ دیکھ کر جیتے ہیں، اگر ماضی کا یہ ایک دکھ میری زندگی میں نہ ہوتا تو میں خود کو دنیا کی خوش نصیب ترین عورت تصور کرتی جب وہ روز صبح میری پیشانی اور میرے ہاتھ چومتے ہیں تو میں تاسف سے پانی پانی ہو جاتی ہوں۔ ضمیر کی خلش میری بر خوشی کو زخمی کر ڈالتی ہے۔ خود کو ان کی گناہگار سمجھتی ہوں جیسے کہ میں ان کی چور ہوں اور ان ہی کے گھر میں پناہ لے رکھی ہے۔ شاید روح و ذہن کا یہ عذاب میری قسمت میں لکھا گیا تھا۔ اپنے خاوند کا خود سے والہانہ پیار دیکھ کر کبھی تو جی کرتا ہے کہ چیخ کر کہہ دوں میرے محسن مجھ سے ایسا پیار نہ کرو کہ میں تمہارے پیار کے قابل نہیں ہوں حالانکہ میرا کوئی قصور نہیں مگر پھر بھی قصور وار ہوں۔ جب طاقتور دشمن وار کرے کمزور کی زبان بند ہو جاتی ہے۔ اے کاش میں پہلے دن ہی اپنی ماں یا آپا کو ان کے شوہر کے کرتوت بتا دیتی تو شاید روح کے اس عذاب میں گرفتار نہ ہوتی۔ | null |
null | null | null | 1 | https://www.urduzone.net/mushkal-faisla/ | ہمارے خاندان میں رواج تھا کہ لڑکی کے پیدا ہوتے ہی بزرگ اس کا رشتہ اپنے کسی قریبی عزیز کے بیٹے سے طے کر دیتے تھے۔ دادی نے میرا رشتہ پھوپھی کے بیٹے کاشف سے طے کر دیا۔ بچپن بے فکری میں گزر گیا۔ میٹرک پاس کیا تو گھر میں میرے مستقبل سے متعلق باتیں ہونے لگیں، تب مجھے معلوم ہوا کہ دادی نے میری بات بچپن ہی میں طے کر دی تھی لیکن المیہ یہ تھا کہ آج تک میں نے اپنے ہونے والے منگیتر کو دیکھا نہیں تھا۔ پھوبھی کراچی کی رہنے والی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر آتیں، اپنے بیٹے کا شیف کی تعریفیں کرتیں لیکن مجھے ان کا تعریفیں کرنا ذرا بھی اچھا نہیں لگتا تھا۔ میں پھوپھی کے گھر نہیں جایا کرتی تھی۔ ایف اے کا امتحان دیا تو اچانک ابو کے ساتھ ان کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ ابو مجھے ان کے پاس چھوڑ کر واپس لاہور چلے گئے۔ وہ صرف چار روز رہے کہ ان کی چھٹی زیادہ نہ تھی۔ پھوپھی نے اصرار کیا کہ شازیہ کو کچھ دنوں کے لیے یہاں رہنے دو۔ میں بھی وہاں اس لیے رہ گئی۔ جاننا چاہتی تھی آخر کاشف کیسا لڑکا ہے جس کو میں نے دیکھا بھی نہیں تھا اور اس سے میری شادی ہونے والی تھی۔ کم از کم اس کی عادات و اطوار تو دیکھ لوں۔ یہی سوچ کر رہ گئی۔ کئی دنوں تک اس سے بات نہ کی کیونکہ حجاب مانع تھا۔ اس نے بھی کلام نہ کیا۔ اس کی طرف دیکھتی نہ تھی کلام تو ایک طرف رہا۔ ایک دن مجھے بخار آ گیا، تب عیادت کے بہانے کاشف نے بات کی اور پوچھا کہ کیسی طبیعت ہے شازیہ ۔ دوا لی یا نہیں اس کے منہ سے مجھ کو اپنا نام لینا اچھا لگا۔ آہستہ آہستہ ہم دونوں باتیں کرنے لگے۔ یوں ایک ماہ بیت گیا اور میری چھٹیاں ختم ہو گئیں۔ میں واپسی کی تیاری کرنے لگی کیونکہ بھائی مجھے لینے آئے تھے۔ اگر چہ دل اداس تھا مگر مجبوری تھی۔ میرا یہاں سے جانے کو بالکل بھی دل نہیں چاہ رہا تھا۔ کاشف سے تنہائی میں بات کرنے کا موقع بھی نہیں مل رہا تھا۔ دو منٹ کو میں کمرے میں اکیلی ہوئی۔ کاشف اسی موقع کا منتظر تھا۔ وہ فوراً اندر آیا اور بولا۔ شازیہ ، بتائو اب کب آئو گی اب میں نہیں، تم ہمارے گھر آئو گے۔ میں نے جواب دیا۔ بس اتنی بات وقت رخصت ہو پائی۔ تب ہی پھوپھی کمرے میں آ گئیں اور وہ باہر نکل گیا۔ گھر آئی تو سب کچھ بدلا بدلا سا لگتا تھا۔ میرا دل تو وہاں ہی رہ گیا تھا۔ اپنے گھر میں جی نہ لگا۔ اسی کیفیت میں وقت گزرنے لگا۔ کاشف کی یاد ایک سرمایہ تھی اس کے سہارے سال گزر گیا۔ سوچتی تھی، جانے وہ گھڑی کب آئے گی جب کاشف ہمارے گھر آئے گا۔ اللہ نے سن لی کہ ایک شام جب میں اسی کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ دروازے کی گھنٹی بجی۔ میں در کھولنے کو گئی ، گمان بھی نہ تھا وہ ہو گا۔ گیٹ کھولا تو سامنے کا شف تھا۔ مجھے اپنی نگاہوں پر یقین نہ آیا تھا کہ واقعی کاشف میرے سامنے ہے۔ میں نے اسے اندر آنے کو کہا۔ وہ گھر والوں سے ملا۔ اس نے میرے دونوں بھائیوں کے بارے میں پوچھا، تب ہی امی نے کہا کہ شازیہ جائو ، کچھ کھانے پینے کا بندوبست کرو۔ جب وہ چائے پینے لگا تو بولا۔ ممانی جی۔ چائے بہت اچھی ہے ، کس نے بنائی ہے امی بولیں۔ شازیہ نے بنائی ہے۔ تب اس نے ستائش بھری نظروں سے میری طرف دیکھا اور میں شرم سے گلابی ہو گئی۔ کاشف زیادہ وقت میرے چھوٹے بھائی کے ساتھ گزارتا تھا کیونکہ عامر میٹرک کا امتحان دے کر فارغ ہو چکا تھا اور ابو کاروبار کے سلسلے میں باہر رہتے تھے۔ بڑے بھائی ڈاکٹر تھے۔ وہ صبح اسپتال چلے جاتے اور رات کو لوٹتے۔ ان کے پاس تو وقت ہی نہیں ہوتا تھا۔ ایک دن امی شاپنگ کرنے بازار گئی ہوئی تھیں۔ عامر بھیا اور کاشف کسی دوست سے ملنے چلے گئے۔ گھر میں ملازمہ اور میں رہ گئے۔ تھوڑی دیر بعد بھائی اور کا شف آ گئے۔ عامر نہانے چلا گیا۔ یہی وہ لمحات تھے جب ہم کو باتیں کرنے کا موقع مل گیا۔ میں نے ملازمہ کو کچن میں بھیج دیا۔ اس نے پوچھا۔ شازیہ تم نے میرے بغیر اتنے دن کیسے گزارے میں نے کہا جیسے خوشبو کے بغیر پھول۔ پھر اس کے بعد کاشف کی واپسی کی تیاری شروع ہو گئی لیکن میرا دل نہ چاہتا تھا کہ وہ جائے۔ میں نے اصرار کیا کہ ابھی مت جائو۔ جانے دو تا کہ امی اور ابو کو تمہارا رشتہ لینے بھیج سکوں۔ اس نے جواب دیا۔ پھر اس کے جانے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پھو پھی رشتہ لے کر آ گئیں۔ امی ابو تو راضی تھے ہی، فوراً ہماری منگنی کر دی گئی۔ منگنی اس قدر دھوم دھام سے ہوئی جیسے شادی ہو رہی ہو ۔ ہم نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ اس کا کوئی بھائی نہ تھا، بس تین بہنیں تھیں جو منگنی پر بہت خوش نظر آرہی تھیں۔ خاصے کھاتے پیتے لوگ تھے۔ ان کی اپنی فیکٹری تھی جہاں کپڑا بنتا تھا۔ منگنی کے بعد کاشف سے میرا رابطہ فون پر رہنے لگا۔ ہم گھنٹوں باتیں کرتے ، وہ ہمیشہ جتلاتا تھا کہ کبھی مجھ سے بے وفائی نہ کرے گا، کبھی دوسری شادی نہ کرے گا۔ کہتا کہ تم ہی میری کل کائنات ہو، میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہو۔ وہ دن بھی آ گیا جب میں رخصت ہو کر ان کے گھر آ گئی۔ شادی کی پہلی رات ہم نے وہ تمام محبت کی چھوٹی چھوٹی باتیں یاد کیں۔ دو سال ہنسی خوشی پلک جھپکتے گزر گئے۔ پھر خدا نے مجھے چاند سا بیٹا دے دیا۔ اس لحاظ سے خوش قسمت تھی کہ ساس سسر بھی مجھے چاہتے تھے۔ وہ اپنے پوتے پر جان نثار کرتے تھے۔ ایک دن وہ بیٹی کے گھر ملنے راولپنڈی جارہے تھے۔ راستے میں ایک ٹرک سے ان کی گاڑی کی ٹکر ہو گئی اور وہ موقع پر ہی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ یہ خبر بہت اندوہناک تھی۔ میرے پائوں تلے سے زمین نکل گئی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ وقت کے ساتھ ہر غم کا زخم مندمل ہو جاتا ہے۔ میں بھی رفتہ رفتہ سنبھلنے لگی۔ اس غم سے نکلنے لگی۔ کاشف مگر ابھی تک بہت زیادہ دل گرفتہ تھے۔ ماں اور باپ دونوں کا شفیق سایہ ایک ساتھ ان کے سر سے اٹھ گیا تھا۔ ان کا دکھ بہت گہر ا تھا۔ دل بہلانے کو وہ کچھ دنوں کے لیے اپنے دوست کے پاس دبئی چلے گئے۔ کاشف پہلے بہت خوش گفتار اور ہنس مکھ ہوا کرتے تھے ، اب سنجیدہ ہو گئے ، بدلے بدلے سے لگتے۔ گھر بھی دیر سے آتے، کسی دن تو غائب ہو جاتے اور دو تین روز تک نہ لوٹتے۔ میں کافی پریشان ہوتی تھی۔ پوچھتی تو کہتے کہ کاروبار کی مصروفیات رہتی ہیں۔ پہلے تو ابو سب سنبھالتے تھے ، اب تمام ذمہ داریاں مجھ اکیلے پر آ پڑی ہیں۔ وقت دینا پڑے گا ورنہ فیکٹری کے امور کیسے چلا پائوں گا۔ یہ ٹھوس دلائل تھے۔ میں خاموش ہو جاتی تھی۔ رفتہ رفتہ وہ گھر سے کٹنے لگے۔ مجھ سے دوری بڑھ گئی۔ ایک بیٹی ہو گئی۔ دو بچوں کی مصروفیات نے مجھے خوب گھیر لیا۔ اب وہ کئی دن تک نہ آتے، مجھے پروانہ ہوتی۔ میں اپنے بچوں میں مگن تھی۔ خبر نہ تھی کہ فیکٹری کے بہانے وہ اپنا نیا گھر بسائے ہوئے ہیں اور میری زندگی میں بھونچال آنے والا ہے۔ ایسا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کاشف مجھ پر جان نچھاور کرتے تھے۔ میرے ساتھ بے وفائی بھی کر سکتے تھے۔ ہوا یوں کہ جن دنوں میں ایف اے کر رہی تھی ہماری کلاس میں ایک لڑکی نے داخلہ لیا جس کا نام زرگل تھا۔ یہ نہایت حسین لڑکی تھی اور شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھتی تھی۔ اس کی سرخ و سفید رنگت اور مثالی قد و کاٹھ ، سنہرے بال اور خوبصورت ستاروں جیسی دمکتی آنکھیں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔ جو اسے دیکھتا، دیکھتا رہ جاتا تھا۔ وہ پڑھائی میں کمزور تھی جب کہ میں شروع سے لائق طالبات میں شمار ہوتی تھی لہٰذا کلاس کی پاپولر لڑکی تھی۔ ہماری لیکچرار پڑھائی میں کمزور کسی بھی لڑکی کو میرے پاس بٹھا دیتیں اور کہتیں۔ شازیہ اس کی مدد کرو۔ ایسا ہی اب بھی ہوا۔ ٹیچر نے زرگل کو میرے پاس بٹھا دیا۔ چونکہ وہ فطرتاً اچھی لڑکی تھی، میری اس کے ساتھ دوستی ہو گئی۔ پڑھائی کے علاوہ ہم گھنٹوں باتیں کرتے ، ساتھ کھاتے پیتے اور ہنسی مذاق کرتے۔ ایک دن وہ کالج آئی تو بہت پریشان تھی۔ پریشانی کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ میرے رشتے کے لیے دو عور تیں روز آ رہی ہیں اور وہ انکار نہیں سننا چاہتیں۔ یہ کون لوگ ہیں میں نے پوچھا۔ یہ تو خبر نہیں لیکن بہت امیر ہیں۔ جہیز بھی نہیں مانگ رہے۔ ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ جیسے وہ مجھ پر بہت مہربان ہیں۔ تم کو خوشی ہے۔ اس سوال پر وہ بولی۔ پتا نہیں۔ تب ہی میں نے جانا کہ زرگل بھی خوشی محسوس کر رہی ہے۔ آخر کو وہ لڑکی تھی اور ہر لڑکی کے دل میں کسی اچھے گھر کی بہو بننے کی آرزو ہوتی ہے۔ والدین نے اس کی مرضی پوچھی تو اس نے سر جھکا لیا۔ یوں اس کی منگنی ہو گئی۔ ایک دن آیا کہ ہم دونوں میں رابطہ منقطع ہو گیا۔ میں اس کی شادی پر بھی نہ جا سکی۔ کالج کے ایک مباحثہ میں شرکت کرنا تھی لہٰذا اس کی تیاری میں اپنی بہترین دوست کی شادی میں نہ گئی۔ اس کے بعد میری کاشف کے ساتھ شادی ہو گئی۔ اپنی گھرداری میں اتنی مصروف ہوئی کہ یہ سوچنے کا بھی موقع نہ ملا کہ زرگل کہاں گئی۔ شادی کے چار سال بعد مجھے اپنی نند کی بچی کو اسکول میں داخل کرانا تھا۔ میں نبیلہ کے ہمراہ ایک پرائیویٹ اسکول گئی، وہاں برآمدے سے گزرتے ہوئے ایک کمرے میں بیٹھی ٹیچر پر نظر گئی۔ دیکھا کہ کرسی پر زرگل سے ملتی جلتی لڑکی بیٹھی ہے۔ وہ کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی تھی۔ میں کلاس روم میں چلی گئی اور اس سے بات کی۔ وہ واقعی زرگل تھی۔ بے اختیار میرے گلے لگ گئی اور رونے لگی۔ ہم کلاس روم سے باہر آ گئیں اور میں نے اس سے حال دریافت کیا۔ وہ مجھے اسٹاف روم لے آئی جو اس وقت خالی تھا۔ میری نند معلومات کے لیے ہیڈ مسٹریس کے آفس چلی گئی اور زرگل بتانے لگی کہ جن امیر لوگوں کے یہاں اس کا رشتہ ہوا وہ دراصل شکاری لوگ تھے جو خوبصورت کمسن لڑکیوں کو ڈھونڈتے اور رشتہ کر کے بیاہ لیتے اور پھر دبئی وغیرہ لے جا کر ان سے غلط کام کراتے تھے۔ انہوں نے میرے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔ اس نے بتایا کہ میری ساس اور نندیں بھی اس بازار کی تھیں جو پاکستان آ کر شرافت کا لبادہ اوڑھ لیتے تھے۔ یہ پورا خاندان ہی اس قسم کے کاموں میں ملوث تھا۔ ان کا دھندا دوسرے ملکوں تک پھیلا ہوا تھا۔ ان کو کچھ بڑے لوگوں کا رسوخ حاصل تھا جس کی وجہ سے یہ کامیابی سے بردہ فروشی کرتے تھے۔ ایک دن وہی ہوا جو ہونا تھا۔ انہوں نے مجھے بھی اس راہ پر لگانا چاہا۔ جب میں نے انکار کیا تو سخت تشدد کیا۔ جس مرد نے مجھ سے نکاح کیا، وہ اسی طرح عور تیں لاتا اور پھر ان کی خرید و فروخت کی جاتی تھی۔ میری خوش قسمتی کہ ایک دن کسی دوست کے ساتھ ایک شخص آیا جو شریف آدمی تھا اور اس میں غیرت تھی۔ اس نے مجھے پسند کیا اور جب تنہائی میسر آئی، میں رونے لگی۔ اس نے ہمدردی سے میرا حال دریافت کیا۔ میں نے رو رو کر بپتا سنائی۔ تب اس کو مجھ پر رحم آ گیا اور جانے کن مشکلات کے بعد اس نے مجھے ان ظالموں کے چنگل سے نکالا ، مجھ سے نکاح کیا اور دبئی سے پاکستان لے آیا۔ وہ شادی شدہ ہے اور دو بچوں کا باپ ہے۔ زیادہ تر اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے پاس رہتا ہے۔ میرے پاس ایک دو دن کے لیے آتا ہے۔ اس کا وسیع کاروبار ہے۔ اس کو اپنے کام کو بھی وقت دینا ہوتا ہے۔ میں تنہائی کی وجہ سے اداس ہو جاتی تھی تو میرے شوہر نے مجھے مشورہ دیا کہ تم اسکول میں ملازمت کر لو۔ یوں تمہارا دل بہل جائے گا۔ تب ہی میں اسکول میں پڑھانے آ جاتی ہوں کیونکہ میرے خاوند نے اسکول کے نزدیک ہی گھر لے دیا جہاں میں ایک بوڑھی ملازمہ کے ساتھ رہتی ہوں۔ دن میں وہ اسی اسکول میں چپڑاسن ہوتی ہے ، اسکول کی چھٹی کے بعد میرے ساتھ گھر آجاتی ہے ، رات کو بھی ساتھ رہتی ہے۔ تمہارے شوہر کا کیا نام ہے اور وہ کام کیا کرتے ہیں میں نے سوال کیا تو وہ بولی۔ ان کا نام کاشف ہے اور وہ کپڑے کی فیکٹری کے مالک ہیں۔ یہ سن کر میں پریشان ہو گئی۔ تاہم سوچا کہ ہو سکتا ہے کسی دوسرے شخص کا یہ نام ہو اور اس کی بھی فیکٹری ہو کیونکہ کاشف تو ایسا نہیں کر سکتے تھے۔ میں مر تو سکتی تھی لیکن یہ یقین نہیں کر سکتی کہ کاشف دوسری شادی کر سکتے ہیں۔ اس وقت اسکول کی چھٹی ہو گئی۔ میں نے نند سے کہا کہ تم گھر چلی جائو ، میں ذرا زرگل کے گھر سے ہو کر آتی ہوں۔ یہ میری گہری سہیلی ہے اور مدت بعد ملی ہے ، اس کا گھر نزدیک ہی ہے۔ نند میرے گھر چلی گئی اور میں زرگل کے ساتھ اس کے گھر پہنچ گئی۔ اس کے مکان میں داخل ہوتے ہی پہلا تیر جو میرے دل پر لگا، وہ دیوار پر لگی ہوئی تصویر تھی۔ یہ زرگل اور کاشف کی اکٹھی فوٹو تھی جس میں زرگل دلہن بنی ہوئی تھی اور کا شف اس کے ساتھ دولہا کے طور پر موجود تھے۔ تصویر دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ میں نے پوچھا۔ زرگل کیا یہی تمہارے شوہر ہیں ہاں وہ بولی۔ خدا ان کو سلامت رکھے ، بہت اچھے انسان ہیں۔ مجھے شرافت کی زندگی دی ہے ورنہ آج میں کہاں ہوتی، گندگی کی دلدل میں اور میرا کیا حال ہوتا۔ اس نیک انسان نے میری زندگی بچائی ہے ، ایسے لوگ دنیا میں کم ہوتے ہیں۔ واقعی۔ میں نے سوچا۔ ایسے لوگ دنیا میں کم ہوتے ہیں تاہم مجھے بے حد صدمہ ہوا اور میں گرتے گرتے بچی۔ خود کو بڑی مشکل سے سنبھالا اور زرگل سے کہا۔ واقعی تم خوش قسمت ہو کہ تم کو کاشف جیسا شوہر اور مجھ جیسی رحمدل سوکن ملی ہے ورنہ آج نہ جانے کیا ہو جاتا۔ اگر تم میری سہیلی نہ ہوتیں اور تمہارے حالات ایسے نہ ہوتے۔ گھر آکر میں نے کاشف سے کافی جھگڑا کیا کیونکہ میرا دل اور ذہن سوکن کو قبول کرنے پر تیار نہ تھے تاہم مرتا کیا نہ کرتا۔ جب شوہر نے واسطے دیئے اور یقین دلایا کہ زرگل کو برائی سے بچانے اور شرافت کی زندگی دینے کے لیے انہوں نے نہ چاہتے ہوئے یہ کڑوا گھونٹ پیا ہے تو میں رو دھو کر خاموش ہو گئی۔ کیا کرتی اگر زرگل کو نکلوا دیتی، تب بھی ضمیر ملامت کرتا اور میں خدا کے سامنے گناہ گار ہو جاتی کیونکہ اس کا اب کوئی اور نہ تھا۔ ماں باپ اس کی جدائی کے صدمے سے چل بسے تھے۔ بھری دنیا میں وہ اکیلی رہ گئی تھی۔ کچھ دن کاشف نے ہمیں علیحدہ گھروں میں رکھا لیکن جب اس کے ہاں بیٹی پیدا ہو گئی تو ان کو میرے گھر لے آئے کہ اکٹھے رہنے میں آسانی تھی۔ تب سے آج تک ہم اکٹھے رہتے ہیں۔ زرگل مجھے بڑی بہن کا درجہ دیتی ہے اور میرے قدم چومتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ مجھے راحت اور آرام پہنچائے۔ میرے بچوں کے کام محبت سے کرتی ہے۔ میں بھی اس کے بچوں کا خیال رکھنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن جب کاشف اس کے ساتھ بات کرتے ہیں یا اس کے کمرے میں ہوتے ہیں، مجھ پر قیامت سی گزر جاتی ہے۔ اس کو برداشت کرنا بہت مشکل ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ مرد جتنا بھی پارسا ہو اس پر بھروسا کرنا حماقت ہے۔ | null |
null | null | null | 2 | https://www.urduzone.net/author/jawaria/ | null | null |
null | null | null | 3 | https://www.urduzone.net/maawrai-makhlooq/ | ہم شمالی علاقہ جات کے ایک گائوں میں رہا کرتے تھے۔ میرے شوہر بکریاں چراتے اور واپسی میں جنگل سے روزانہ لکڑیوں کا ایک چھوٹا سا گٹھا بھی اٹھا کر لاتے کہ رات کو کھانے پکانے کا ایندھن اور سردی میں آگ تاپنے کا کچھ انتظام ہو سکے۔ ہمارا گھر پہاڑی کے دامن میں واقع تھا۔ ایک روز جبکہ عبدالرحمن جنگل میں لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ پہاڑی پر سے ایک پتھر لڑھکتا ہوا ان کے سر پر آ لگا۔ وہ جہاں کھڑے تھے، وہیں بے ہوش ہو کر گر گئے ۔ شام کو بکریاں تو گھر واپس آ گئیں لیکن رات گئے تک عبدالرحمن نہ لوٹے۔ کسی کو خبر نہ تھی وہ کہاں ہیں۔ اس جگہ کوئی گیا اور نہ کسی کا گزر ہوا۔ رات سے صبح ہو گئی ، ہم انتظار میں رہے کہ شاید اب آ جائیں لیکن سر کی چوٹ ایسی شدید تھی کہ وہ زندہ نہ لوٹ سکے ۔ صبح کو ایک چرواہے کا وہاں سے گزر ہوا۔ اس نے ان کو جنگل میں پڑے دیکھا تو آ کر ہم کو اطلاع دی۔ یوں میرا جیون ساتھی ہمیشہ کیلئے ہم سے بچھڑ گیا۔ گھر میں بوڑھے سسر صاحب اور میری بیٹی زلیخا رہ گئے جو میری ذمہ داری تھے ، محنت مزدوری کر کے ان کو مجھے کھلانا تھا۔ سسر جنگل سے لکڑیاں لاتے اور میں گھر کا چولہا گرم رکھنے کو آس پاس کے گھروں میں محنت مزدوری کرنے لگی۔ وقت گزرتا رہا یہاں تک کہ میری بچی زلیخا چودہ برس کی دوشیزہ ہو گئی۔ وہ اب اس قابل تھی کہ میرا ہاتھ بٹا سکتی تھی۔ میرے جوڑوں میں اکثر درد رہتا تھا تبھی میں محنت مزدوری کیلئے زلیخا کو ساتھ لے جانے لگی۔ ہمارے گھر سے کچھ فاصلے پر علاقے کے ایک کھاتے پیتے تاجر کا مکان تھا۔ میں وہاں گھریلو کام کاج کیلئے گئی۔ زلیخا بھی ساتھ جاتی۔ ہم دونوں ماں، بیٹی مل کر ان کے گھر کا کام کاج کرتی تھیں۔ سسر ضعیف تھے، وہ بیمار رہتے تھے۔ بالآخر ایک روز اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اب مسئلہ بکریاں چرانے کا تھا۔ میرے پاس چھ بکریاں تھیں۔ پہلے تو دو ہی تھیں، وقت کے ساتھ ساتھ اللہ کی رحمت سے چھ بکریوں کا ایک چھوٹا ساریوڑ بن گیا۔ یہ مویشی مجھے پیارے تھے۔ دودھ حاصل ہوتا اور جب عید الاضحی کا مہینہ آتا، یہ اچھے دام دے جاتی تھیں۔ اب زلیخا کے ذمے بکریاں چرانے کا کام سپرد کر نا پڑا۔ وہ ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں جو درختوں کی شاخوں سے ٹوٹ کر گری ہوتی تھیں، اکٹھی کر لیتی ۔ گھر کے جو کام اس کے والد اور پھر دادا سسر انجام دیتے تھے ، وہ اب زلیخا کو کرنے تھے۔ زلیخا کو ہمیشہ تلقین کرتی تھی کہ تم بکریوں کو جنگل میں زیادہ دور مت لے جایا کرو اور عصر کے وقت ان کو واپس گھر لا کر باڑے میں بند کر دیا کرو۔ وہ ایسا ہی کرتی۔ باڑہ کیا تھا ہم ایک چھوٹے سے بوسیدہ مکان میں رہتے تھے جو پتھروں سے بنا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک احاطہ سا پتھروں کو اوپر تلے رکھ کر بنا دیا گیا تھا اور اس احاطے کی کو ٹھری گھر کی دیوار سے ملی ہوئی تھی۔ یہی تو ہمارے اس چھوٹے سے ریوڑ کا باڑہ تھا۔ زلیخا بے حد معصوم اور میری فرمانبردار بچی تھی۔ وہ ہمیشہ ویسا ہی کرتی، جیسا میں اسے کہتی۔ شام سے پہلے بکریوں کو ہانک کر باڑے کے احاطے میں لا مقید کرتی اور پھر میرے پاس آکر کام کاج میں ہاتھ بٹانے لگتی۔ زلیخا جیسی صابر بچی کسی نے نہیں دیکھی ہو گی۔ اسے جو مل جاتا، کھا لیتی ۔ جو دے دو، پہن لیتی۔ کبھی اپنی کوئی آرزو نہ بتاتی جیسے کہ اس کے پاس خواہش کرنے والا دل ہی نہ ہو۔ جس گھر میں ہم کام کرتے تھے، وہاں اس کی ہم عمر لڑکیاں بہت اچھا کھاتی اور پہنتی تھیں لیکن زلیخا نے کبھی کسی چیز کی حسرت نہ کی۔ اس کے بڑے بڑے خواب نہیں تھے۔ سونا، چاندی، زیور، ہیرے، موتی بڑے گھر میں سب کچھ دیکھ کر بھی اسے کچھ نہیں چاہئے تھا۔ بے شک ہم شروع سے غریب تھے لیکن اس کی عمر ایسی تھی کہ جب لڑکیاں ایسی خواہشیں کرتی ہی ہیں بالکل اس کے اپنے جیسی چند معصوم ننھی ننھی خواہشیں ضرور تھیں مثلاً سوتی جاگتی وہ گڑیا جو ہماری مالکن کی بیٹی کو بالکل اچھی نہیں لگتی تھی۔ اسکول کی استانی کی وہ ناپسندیدہ تصویر جو کلینڈر پر سے اتاری تھی اور جس پر رنگ برنگی تتلیاں بنی ہوئی تھیں۔ اپنی ماں کیلئے نرم، گرم اور آرام دہ جوتا جو مالکن پہنتی تھی۔ میرا موجودہ جوتا ٹوٹ چکا تھا۔ اب بھی نہ ٹوٹتا کہ اسے استعمال کرتے پورے پانچ برس ہونے والے تھے۔ نیا خرید نے کی نوبت نہ آسکی تھی۔ ایک روز جبکہ وہ بکریاں چرانے گئی، وہاں اسے کوئی شخص ملا جس نے خود کو چرواہا بتایا۔ اس کے پاس زنانہ جوتوں کی ایک جوڑی تھی۔ بالکل ویسی ہی نرم گرم اور آرام دہ جیسی کہ مالکن پہنا کرتی تھی۔ فرق صرف یہ تھا کہ مالکن کا جوتا سرخ رنگ کا تھا جبکہ یہ جو تا خاکی رنگ کا تھا جیسے کہ عام چمڑے کا رنگ ہوتا ہے۔ مجھے بتائے بغیر زلیخا نے اس چرواہے سے ایک عجب سودا کر لیا۔ اس نے چہیتی بکری کا پیارا سا چار ماہ کا بچہ اس کو دے کر وہ جو تا میرے لئے خرید لیا۔ اوڑھنی میں چھپا کر جب وہ یہ تحفہ لائی تو مسرت اور خوف کے ملے جلے جذبات کے ساتھ اس نے یہ انکشاف کیا کہ اس نے یہ سودا ڈرتے ڈرتے صرف اس لئے کیا ہے تا کہ پائوں میں ٹھنڈ لگنے سے میں کہیں بیمار نہ پڑ جائوں۔ اس کے چہرے پر امید و ناامیدی کے ساتھ اپنے لئے سچی محبت کا نور جھلکتے دیکھ کر میں اسے کچھ بھی تو نہ کہہ سکی اور جوتے کی یہ جوڑی اس کے ہاتھ سے لے کر میں نے بیٹی کا منہ چوم کر کہا تھا۔ زلیخا میری لخت جگر تو نے یہ کیسے یقین کر لیا کہ یہ جو تا ضرور میرے پیروں میں صحیح آ جائے گا۔ اگر چھوٹا بڑا ہوا تو آپ پہن کر تو دیکھئے، میرا اندازہ غلط نہ ہو گا، روز ہی تو آپ کے پیروں کو دباتی ہوں۔ میری بیٹی نے ٹھیک کہا تھا۔ واقعی جوتا میرے پائوں میں ایسا درست سمایا جیسے کہ میرے لئے ہی ناپ کر بنایا گیا تھا، تب میں نے کچھ تاسف سے کہا تھا۔ اے میری بچی اگر تم نے جو تا لینا ہی تھا تو اپنے لئے لے لیتی۔ اپنا سب سے پیارا میمنا دیا بھی تو میری خاطر ماں اس کے پاس کوئی دوسرا جوتے کا جوڑا تھا ہی نہیں، یہ ایک ہی تھا، وہ بھی آپ کے ناپ کا۔ اس واقعہ کے بعد محسوس کیا کہ میری بیٹی کچھ بجھی سی رہنے لگی ہے۔ کئی بار پوچھا۔ بیٹی کیا بات ہے، کچھ بتائو تو کہنے لگی۔ ماں کوئی بات نہیں ہے۔ ایک اور بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ کہ اب وہ اپنے گھر کی کھڑکی میں سے روز مغرب سے ذرا پہلے جھانکتی۔ اس کی نظریں جیسے پہاڑی کی چوٹی پر یا پھر فلک پر گڑھی ہوتیں۔ میں پوچھتی ۔ زلیخا وہاں کیا دیکھتی ہو کیا نظر آتا ہے تمہیں کچھ نہیں ماں میں نے بہت دفعہ اس کی پشت پر ٹھہرکر دیکھا لیکن سوائے بادلوں کے مجھے کچھ دکھائی نہ دیا۔ ایک روز زلیخا اداس تھی۔ جب اداسی کی وجہ پوچھی تو بولی۔ جی چاہتا ہے کہ اس پہاڑی پر چڑھتی جائوں اور اس کی چوٹی پر پہنچ جائوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس پہاڑی کی چوٹی سے ادھر بھی کوئی دنیا ہے۔ کوئی نئی سی دنیا ہے۔ بس اسی کو دیکھنے کی خواہش میرے دل میں چٹکیاں لیتی رہتی ہے۔ بڑی عجیب سی خواہش ہے تمہاری حالانکہ تم نے تو کم عمری میں بھی کبھی کوئی خواہش نہیں کی۔ ہاں مگر ماں انو کھی بات ہے کہ یہ خواہش روز بروز میرے دل میں جڑ پکڑتی جارہی ہے۔ اب تو مجھے بے قراری سی رہنے لگی ہے۔ کسی روز ادھر کو نہ چلی جائوں۔ بس تم میرا خیال رکھنا اور مجھے اس طرف جانے مت دینا ورنہ شاید میں واپس نہ آ سکوں گی۔ میں سمجھی یہ بچی ہے ، تنہائی سے گھبرا کر اور یکسانیت سے اکتا کر ایسی باتیں سوچنے لگی ہے ۔ وہ کہتی تھی۔ ماں بس یہ میری خواہش ہے جو سب باتوں سے افضل ہے ، تمام چیزوں سے زیادہ دلپسند ہے۔ ایک ایسی خواہش جو میری زندگی کا سہارا بنتی جارہی ہے۔ زلیخا کا یہ ایک خواب تھا جس کو سوچتے ہی زندگی کی کڑواہٹ مٹھاس میں بدل جاتی تھی۔ اسے زندگی پیاری لگنے لگی تھی۔ ایک معصوم سے دل کی معصوم کی آرزو کہ اس جھیل کی طرف پہاڑی کے پیچھے کوئی دنیا ہے جسے دیکھنا چاہئے۔ یہ ایک تصور تھا جس سے اس کو بہت انسیت ہوتی جارہی تھی۔ اس نے کبھی مجھ سے اپنی کسی آرزو کا اظہار نہ کیا تھا لیکن یہ آرزو وہ بار بار دہرانے لگی تھی۔ میری گود میں سر رکھ لیتی اور بڑے جذباتی انداز میں کہتی ۔ ماں وہ پہاڑ کی چوٹی ہے نا جدھر سے سورج طلوع ہوتا ہے ، وہاں مغرب سے ذرا پہلے ایک مانوس سا چہرہ مجھے نظر آتا ہے۔ مجھے دیکھ کر مسکراتا ہے اور اپنی طرف بلاتا ہے۔ لگتا ہے یہ وہی چرواہا ہے جو مجھ کو جنگل میں ایک بار ملا تھا اور جس نے میرا میمنا لے کر جوتے کا وہ جوڑا دیا تھا جو تم پہنے ہوئے ہو۔ روز وہ مجھے بلاتا ہے اور جب میں نہیں جاتی تو وہ ناراض ہو کر پہاڑی کی دوسری طرف چلا جاتا ہے۔ زلیخا تم یہ کیسی باتیں کرتی ہو میں اسے ٹوک دیتی تھی۔ لگتا ہے تیرے دماغ پر اثر ہو گیا ہے۔ بیٹی نماز پڑھا کرو اور کھڑ کی میں سے پہاڑی کو مت تکا کرو۔ آسمان پر سے نجانے کیسی کیسی مخلوقات گزرتی ہیں، مغرب کے وقت آسمان کی سمت نہیں دیکھنا چاہئے ۔ شام کو گھر کے اندر آ جایا کرو اور کھٹرکی بند کر دیا کرو۔ زلیخا کی کیفیت کو میں نہ سمجھ پائی۔ وہ کبھی حسرت کرتی ۔ اے کاش میرے پر ہوتے اور میں اڑ سکتی، اڑتے ہوئے پرندے مجھے اچھے لگتے ہیں۔ کتنے خوش نصیب ہیں، پر پھیلا کر آسمان کی وسعتوں میں پھیل جاتے ہیں، ہم انسان تو ایسا نہیں کر سکتے۔ یہ قدرت خدا نے صرف پرندوں کو عطا کی ہے میری بیٹی ہماری مجال نہیں کہ ان کی طرح فضا میں بلند ہو کر اڑیں۔ اللہ نے ہم کو دوسری طاقتیں دی ہیں اور اپنی دیگر مخلوقات کو دوسری دی ہیں۔ کوئی ایک دوسرے جیسی طاقت نہیں رکھتا اور نہ ہم کو ایسی حسرت کرنی چاہئے۔ رب کی یہی مرضی ہے۔ زلیخا کی کوئی سہیلی، کوئی دوست نہ تھا میرے سوا لیکن وہ دل کی ہر بات مجھ سے نہیں کہہ سکتی تھی۔ وہ اب بھی بکریاں چرانے جاتی لیکن مقررہ وقت پر لوٹ آتی ۔ وہ کھڑ کی میں لازمی تھوڑی دیر کھڑی ہوتی اور پہاڑ کی سمت دیکھتی رہتی۔ اسے کیا نظر آتا تھا، معلوم نہیں۔ مجھے وہاں کچھ بھی دکھائی نہ دیتا تھا۔ وہ مقررہ وقت پر وہاں کھڑی ہوتی تو ایسے جیسے اسے شدت سے کسی کے نظر آنے کا انتظار رہتا ہو۔ پر شوق نگاہوں اور مضطرب ہاتھوں سے روز شام کو کھڑ کی کھولتی تھی۔ ایسے محو ہو جاتی جیسے دنیا جہان کی خوشیوں اور رعنائیوں کو اپنی آنکھوں میں سمیٹ رہی ہو۔ اس کی آنکھیں یوں چمک اٹھتیں جیسے کوئی پسندیدہ اور نادیدہ روح اس کی آنکھوں میں اتر آئی ہو۔ اس روز میں ذرا جلدی کام سے لوٹی تھی اور لکڑیاں چولہے میں رکھ کر آگ روشن کرنے کے جتن کر رہی تھی کہ وہ بکریاں ہانکتی آ گئی۔ ان کو احاطے میں پہنچا کر میری طرف آئی۔ بہت خوش تھی اور حیران بھی آتے ہی بولی۔ ماں آج وہ چرواہا پہاڑی سے اتر کر دامن میں آ گیا تھا، جھیل کے پاس ٹھہر گیا اور اس نے جھیل سے پانی لیا اس کے بازوئوں میں ہمارا میمنا تھا جس کو وہ پیار کر رہا تھا۔ میں نے اسے دیکھا۔ اس کی طرف جانا چاہا لیکن وہ آگے بڑھ گیا۔ میں کل جھیل پر جائوں گی شاید وہ کل دوبارہ وہاں آجائے۔ آ بھی جائے تو تم اس سے مل کر کیا کرو گی۔ کیا اپنا میمنا واپس لو گی نہیں میں اس سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ رہتا کہاں ہے اور روز پہاڑی کے اوپر کیوں بیٹھتا ہے۔ ایسا کچھ پوچھ کر تمہیں کیا ملے گا زلیخا کچھ نہیں ماں بس میرے سوالوں کا جواب مل جائے گا تو مجھے سکون آجائے گا۔ اچھا تو کل میں بھی تمہارے ساتھ چلوں گی۔ میں نے اسے تسلی دینے کو کہہ دیا۔ اگلے روز شام سے ذرا پہلے اس نے بکریوں کو احاطے میں ہانکا۔ لکڑی کی لٹھوں سے احاطہ بند کر کے وہ باہر نکلی اور بولی۔ میں ابھی آئی ماں پھر وہ جھیل کی طرف جانے لگی۔ میں بھی اس کے پیچھے چل دی کہ دیکھوں آخر وہ جاتی کہاں ہے یا کہ یہ میری بچی کا وہم ہے۔ آج تو میں زلیخا کو اس کے وہم سے نکالنا چاہتی تھی۔ وہ آگے بڑھتی گئی اور میں اس کے پیچھے پیچھے چلتی گئی جیسے کہ وہ جھیل میں اترنے جارہی ہو ، جیسے کہ میں اسے ڈوبنے سے بچانے کو اس کا تعاقب کرتی جارہی ہوں۔ ممتا کی محبت کی ڈور میں بندھے میرے قدم ایک مقناطیسی کشش سے خود بخود اس کے تعاقب میں اٹھتے جارہے تھے یہاں تک کہ وہ پہاڑی کے دامن میں جھیل کے کنارے کے قریب پہنچ گئی، پھر اس نے چلا کر کہا۔ چرواہے رکو جھیل بہت گہری ہے۔ اس میں مت اترنا، تم ڈوب جائو گے ۔ رک جائو میں کہتی ہوں رک جائو۔ ایسا کہتے کہتے اس کے قدم جھیل کی سمت تیز اور تیز ہوتے گئے۔ اب وہ بھاگ رہی تھی، دیوانوں کی طرح، پاگلوں کی طرح میری آواز بھی نہ سن پارہی تھی۔ میں اسے پکار رہی تھی۔ روک رہی تھی کہہ رہی تھی۔ زلیخا، میری جان میری بیٹی یہ تم کدھر جارہی ہو رک جائو ، آگے جھیل ہے۔ تم نہ رکیں تو قدم پانی میں جا پڑیں گے ۔ جھیل بہت گہری ہے ، ڈوب جائو گی ۔ مگر وہ بھاگتی گئی، شاید آواز سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے جیسے پری ہو گئی ہو۔ جسے اسے وہاں کوئی شے بلارہی ہو، اپنی سمت کھینچ رہی ہو۔ نجانے وہ کس کو روک رہی تھی۔ بڑھتی جاتی تھی یہ پروا کئے بغیر کہ خود جھیل اس کے وجود کو ڈبونے والی ہے ۔ وہ دیکھو وہ رہا چرواہا میں شور مچاتی رہ گئی، اسے پکارتی رہ گئی، یہاں تک کہ وہ جھیل کے اندر اتر کر گم ہو گئی۔ میرے شور مچانے سے ارد گرد کچھ لوگ بھی وہاں آ گئے۔ وہ مجھ سے پوچھنے لگے ۔ کیا ہوا، کیا ہوا ہے ، کسے پکار رہی ہو، یہاں تو کوئی بھی نہیں ہے۔ لیکن میں نے دیکھا وہاں جھیل کے پاس ایک سایہ سا تھا جو مغرب کے ملکھے اندھیرے میں دھیرے دھیرے پہاڑی کی طرف بڑھتا جارہا تھا اور پھر وہ پہاڑی پر چڑھتا ہوا گم ہو گیا جیسے اس کی چوٹی کی دوسری جانب اتر گیا ہو۔ میری زلیخا ہمیشہ کیلئے کھو گئی، جھیل کی تہہ میں چلی گئی لیکن آج تک یہ بات سمجھ نہ سکی کہ یہ سایہ کیا تھا، کہاں سے آیا اور کہاں چلا گیا۔ چالیس برس گزر چکے ہیں مگر وہ نہیں ملی۔ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے میں ضعیف ہو چکی ہوں۔ جھیل کنارے جا کر روز مغرب کے وقت اس کو آواز دیتی ہوں لیکن وہ جواب نہیں دیتی۔ نجانے کہاں گم ہو گئی میری بچی نجانے کس کے پیچھے گئی تھی، کون روز اسے بلاتا تھا، اسے دیکھ کر مسکرآتا تھا۔ اے کاش کہ کبھی اس کا راز مجھے معلوم ہو جائے۔ کیا زلیخا پر کسی ماورائی مخلوق کا اثر ہوا کہ وہ کسی نفسیاتی مرض کا شکار ہو کر جھیل کی گہرائی میں اتر گئی۔ اسے جو کچھ نظر آتا تھا، وہ فریب نظر تھا یا اس کا کوئی تصور تھا جس کو حقیقت جان کر وہ اس سے محبت کرنے لگی تھی یہ ایسے سوالات ہیں کہ جن کے جوابات عمر بھر ڈھونڈتی رہوں گی اور کبھی بھی جواب نہ پا سکوں گی۔ | null |
null | null | null | 4 | https://www.urduzone.net/akhri-ansoo/ | دلاور نظر آ جائے بس کہیں سے آئینہ نے دل سے دعا کی تھی ، کالج کے لیے لیٹ بھی ہو رہی تھی مگر پھر بھی بار بار اس کا خیال آئے جا رہا تھا۔ صبح ہی ہلکی لپ اسٹک چھپ کر لگائی تھی بس ایسے چلتے چلتے ہی شکر ہے پتا نہیں چلا امی کو ۔ اس نے دل ہی دل میں شکر ادا کیا گیٹ سے باہر سبزی والا حلق پھاڑ کر چیخ رہا تھا۔ پیاز، ٹماٹر، اد رک اور بھنڈی۔ اچھا امی بھنڈی گوشت بنا رکھنا آج موسم اچھا خاصا تپا ہوا تھا مگر اس عمر میں ہر موسم ہی اچھا لگتا ہے دو مہینے پہلے کالج ٹرپ پر جاتے جب وہ بے انتہا خوب صورت لگ رہی تھی اپنی تئیں یا پھر وہ دلاور کی نظر ہوگی جس نے اسے خاص بنا دیا تھا۔ اس نے اپنی فیورٹ میکسی پہنی تھی ساتھ گولڈن بندے اور کھسہ بھی امی کی نظر بچا کر میچنگ ہی پہنا تھا۔ دیکھا تو بہت غور سے بائیو والے سرنے بھی تھا مگر ان کے دیکھنے میں وہ بات کہاں جو دلاور میں تھی۔ لڑکیاں کہتی تھیں کہ دلاور میں کیا رکھا ہے نہ وہ خوش شکل ہے نہ ہی اتنا ذہین اور پیسے والا اور تو اور رنگ بھی صاف نہیں اور تم تو اتنی پیاری ہو۔ یہ تانیہ کی رائے تھی۔ تم کیا جانو کہ دلاور کتنا اہم ہے میرے لیے ، میرے لیے وہ کل جہان ہے اس کے بغیر دنیا ادھوری لگتی ہے مجھے۔ آئینہ نے دل میں کہا۔ دلاور نے بائیک اس کے قریب روک کر ایک گلاب کا پھول دیا تھا قریب ہی گجروں پھولوں کی خوشبو اڑاتی دکان تھی۔ جس میں پان کھاتے آدمی بھانت بھانت کی بولیاں لگا کے تازہ گلاب اور پیتیاں بیچتے تھے وہاں سو گوار لوگ بھی آتے تھے اور منچلے بھی۔ قریب کی دیوار ان کے گاڑھے گیلے تھوک کی وجہ سے گندی سندی ہو رہی تھی۔ یہاں سے ہی رنگین چادروں ، عبایوں اور دوپٹوں کی بہار کا ریلا کالج کو رواں دواں ہوا کرتا تھا۔ دلاور نے یہیں سے ایک ٹہنی والا گلاب آئینہ کو دیا تھا۔ کانٹوں والا اور سرخ، اس کی خوشبو آئینہ کو دنیا میں سب سے الگ لگی تھی۔ آئینہ تم میری زندگی ہو۔ میرا غم ہو میری خوشی ہو۔ دلاور نے بھلے کسی ترنگ میں کہا ہو۔ آئینہ محبت کے رنگ میں سرتا پا رنگ گئی گی۔ پھول سوکھ کر کالا ہو گیا تھا۔ مگر نہیں سوکھا تو اس کا معصوم سا دل ، محبت عورت کرتی ہے مرد بھی کر لیتے ہیں مگر عورت کی محبت میں جو معصومیت ہے، وہ کسی مرد میں کہاں آئینہ کی معصومیت بھی عروج پر تھی عجیب سے انداز میں وہ بدلتی گئی اس کی ہوتی گئی وہ جو اس کا تھا دلاور اور وہ دلاویز ہوگئی۔ امی نے تپتے کچن سے آواز دی۔ آئینہ کچھ گھرداری سیکھ لے اگلے گھر کام آئے گی۔ کوئی کسی کو بٹھا کر نہیں کھلاتا ۔ لوگ صرف طعنے دے سکتے ہیں۔ پچھاڑ سکتے ہیں۔ شکست دے سکتے ہیں۔ دلا سا نہیں دے سکتے ۔ ایسی باتیں اس نے ہوا کے دوش پر ہوش میں کئی بار سنی تھیں مگر آج پتا ہی نہیں چلا کہ کون اسے کیا کہہ رہا ہے کسی کا خیال کتنا انوکھا ہے۔ پتا نہیں کون لوگ ہیں جو ایسے ہیں کہ دل دکھانے کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں ۔ مہندی ہتھیلی پر لگاتے اور اس کا گہرا رنگ چیک کرتے وہ سوچ رہی تھی کہ دلاور محبت کرنا جانتا ہے۔ نجانے کہاں سے سیکھا ہے مگر اس کے الفاظ خوب ہیں کیسے بات کرتا ہے اور سیدھا دل میں اتر جاتا ہے، بدلتے موسموں کی طرح نہیں ہے وہ ہر بار ہی اسے دیکھ کر دل کو خوشی ملتی ہے۔ کاش ساری دنیا ہی ایسے لوگوں سے بھر جائے اور جیسے امی کہتی ہیں کہ لوگ ہوتے ہیں وہ رہیں بھی ناں۔ خود کلامیوں کا سلسلہ تھا جو نجانے کب تک چلتا۔ وہ خود سے باتیں کر رہی تھی جب اچانک امی نے سامنے ٹرے میں دال گوشت اور روٹی لا کر رکھی بلکہ پٹخی تھی۔ نجانے کسی خیال میں رہتی ہو۔ اتنی آواز دی ہے جواب تک نہیں دیا کیا ہو گیا ہے تمہیں ۔ نجانے کب شام سے رات کا اندھیرا بھی پھیل گیا اور مجھے پتا بھی نہیں چلا سامنے انار کا درخت اندھیرے میں مکمل ڈوب کر اداس ہو رہا تھا سب اندھیرے میں ڈوب کر کیسا عجیب لگ رہا ہے فرش پر انار کے پھول اور میں اس نے دلاور کا دیا پھول اپنی کتاب میں سمیٹا اور اٹھ کھڑی ہوئی رات ہو گئی اور پتا بھی نہیں چلا۔ دلاور نے دھیرے دھیرے محبت کی اور آئینہ کو گرویدہ کر لیا تھا۔ چھوٹے چھوٹے لفظ اور چھوٹے چھوٹے جملے بہت تیزی سے اسے دلاور کا کر رہے تھے، وہ ہر وقت دلاور کے بارے میں سوچا کرتی۔ زندگی میں سوچنے کو اب رہ ہی کیا گیا تھا۔ ایک دن ناصر آدھمکا تھا اسے ناصر آج سے پہلے کبھی اتنا برا نہیں لگا تھا۔ اور کوئی کام ہی نہیں ہے ملنے ملانے کے سوا آ جاتے ہیں منہ اٹھا کے۔ اس کا موڈ خراب ہو گیا تھا مگر خود پر قابو بھی ضروری تھا۔ امی اندر لاؤنج میں ہیں۔ لہجہ پہلے سے بھی روکھا سوکھا ہو گیا تھا۔ سوکھے پاپے کی طرح جو کئی دن کچن کے کسی کونے میں بے یارومددگار پڑا رہا ہو۔ میں تو آپ سے بھی ملنے آیا تھا مگر خیر آنٹی سے پہلے مل لیتے ہیں ۔ وہ پھر بھی مسکرا رہا تھا۔ آئینہ کی یادداشت میں وہ کہیں بھی محفوظ نہیں تھا دھیمے قدم اٹھاتے وہ اندر چلا گیا تھا اور سامنے ہی امی چلی آرہی تھیں۔ اس سے ایسے بات نہ کیا کرو وہ پیار کرتا ہے تم سے۔ بچپن سے اور تم منسوب بھی ہو اس سے جو قدر کرے اسے بھی قدر کی ضرورت ہوا کرتی ہے آئینہ امی نے بہت پیارے ادیبوں کو پڑھ رکھا تھا بلکہ وہ پڑھنے کی شیدائی تھیں۔کچن میں لاؤنج میں بیڈ روم میں ہر جگہ امی کی کتابیں ملتی تھیں امی نے اور اس نے بھی چائے کی گرم خوشبو میں دیکھا کہ ناصر اپنے آفس کی باتیں کر رہا تھا مگر دیکھ اسے رہا تھا بڑے طریقے سے۔ کیا شاطر انسان ہے۔ لحاظ ہی نہیں ہے خالہ گا۔ تاڑ رہا ہے مجھے اس نے دل ہی دل میں اسے برا بھلا کہ ڈالا تھا۔ جب دلاور رشتہ لے آئے تو صاف منع کردوں گی امی کو۔ اس نے دل ہی دل میں فیصلہ کر رکھا تھا۔ دلاور کے خیال میں گزر گئے اس نے ان لمحوں کا شمار ہی نہیں کیا جو اس کی یاد میں گزارے تھے۔ جو بے خودی کے عالم میں گزر گئے جن کے گزر جانے کا اسے علم ہی نہ ہو سکا تھا۔دو دن وہ آنہیں سکا اور جب دیکھا تو کالج گیٹ کے سامنے وہ کسی کے ساتھ تھا ایک اور لڑکی جس کی آنکھوں میں خواب تھے اس کی طرح کے جو اس نے دیکھے تھے۔ یہ کوئی عام لڑکی تو نہیں ہو سکتی۔ جس حق سے وہ ساتھ تھی۔ اس نے آئینہ کے قدموں سے زمین کھینچ لی تھی۔ وہ میری منگیتر ہے مگر سچ کہتا ہوں آئینہ پیار تم سے ہے مجھے۔ دلاور نے جھوٹ نہ بولا اور اے پتی پتی کر ڈالا تھا۔ میں نے تو اس پھول کو بھی ذرا سا ٹوٹے نہیں دیا جو تم نے مجھے دیا تھا اور تم نے میری ذات کو ہی ریزہ ریزہ کر دیا۔ دلاور اس رات وہ پہلی بار تڑپ تڑپ کر روئی تھی۔ اس نے آنسو بہائے تھے اتنے آنسو کہ اپنا آپ ہی ڈوبتا محسوس ہو رہا تھا ۔ مگر میں پیار تم سے کرتا ہوں۔ ابھی جب تم اس کے ساتھ ہوتے ہو۔ اس کی مسکراہٹ پر مسکراتے ہو تمہاری آنکھیں اسے دیکھ کر خوش ہو جاتی ہیں پھر بھی۔ آئینہ نے آئینہ دیکھ کر سوچا میرا وزن کتنا گر چکا ہے اور آنکھیں کتنی ویران ہوگئی ہیں کتنا آسان ہے لوگوں کے لیے دوسروں کے دل سے کھیلنا اسے جھٹکے سے توڑ ڈالنا دنیا واقعی تو ڑنے والی ہے جوڑنا نہیں جانتی۔ اس نے اپنے ہڈیوں بھرے ہاتھوں کو ایک دوسرے میں جکڑا اور اپنی سفید گردن کو دیکھا جو پہلے کی طرح اٹھی ہوئی نہیں تھی۔ لڑکیوں کے دل چوڑیوں کی طرح کے ہوتے ہیں ذرا سی ٹیس سے ٹوٹ جاتے ہیں۔ ایک دوپہر وہ کالج گیٹ سے نکلی وین نہیں آئی تھی تب اچانک ہیں ناصر سامنے آگیا تھا۔ چلیں، میں گھر ڈراپ کر دیتا ہوں ۔ سامنے کھڑا دلاور دیکھ رہا تھا۔ نظروں کے حصار میں تھی تو دوسروں کا انتظار تھا اسے۔ اس نے اسٹائل سے بیگ سائیڈ پر کیا اور جا کر بیٹھ گئی۔ گرم ہوانے اس کے سامنے کے ہلکے براؤن بال اڑا کر جیسے مزا سا لیا ہو، دلاور کا عکس دھندلا گیا تھا۔ وہ محبت میں پاگل کر سکتا ہے۔ میں پاگل ہو سکتی ہوں تو پاگل تو کچھ بھی کر سکتا ہے۔ دھواں اڑاتی سڑک پر وہ دور نکل گئی تھی۔ ناصر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو چکا تھا۔ وہ کون تھا دلاور نے کیسی آس کے تحت پوچھا تھا آنکھوں کی روشنی بجھی گئی تھی۔ بچپن سے نسبت طے ہے ہماری، امی نے بھیجا تھا اسے مجھے لینے۔ پیار میں بھی صرف تم سے کرتی ہوں۔ واپس مڑتے آئینہ کی آنکھ سے اس محبت میں اذیت کا آخری آنسو ٹپکا اور سفید براق دوپٹے میں کہیں گم ہو گیا۔ اردو کہانیاں خواتین ڈائجسٹ | null |
null | null | null | 5 | https://www.urduzone.net/inteqam-ki-aag/ | یہ قانون قدرت ہے کہ وقت کے ساتھ دکھ سکھ میں بدلتے رہتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا نہ ہوا ۔ ہوش سنبھالا ۔ تو ماں کا رویہ اور ماؤں سے مختلف پایا۔ اس بات سے دل بجا بجھارہتا تھا مگرکم سنی کے باعث اصل وجہ سمجھ نہ پاتی تھی۔ پڑوس میں چاچی جنت کا گھر تھا۔ جب ماں مجھے مارتی ، تو وہ میرے رونے کی آواز سن کر مشترکہ دیوار میں لگی کھڑکی سے ہمارے صحن میں آجاتی اور مجھے ماں کی مار سے بچاتی ، چپ کراتی اور کہتی کہ بیٹی صبر کر، دکھی مت ہو۔ یہ دن بھی گزر جائیں گے ۔ تیری شادی ہوگی ، تو تو سکھی ہو جائے گی۔ یہ سن کر میرے ذہن میں یہ خیال ایسا پکا ہو گیا کہ شادی کے بعد تمام دکھ ختم ہو جاتے ہیں۔ اب میں اس انتظار میں جینے لگی کہ بڑی ہو جاؤں گی تو شادی کے بعد میرے دکھ ختم ہو جائیں گے۔ بس یہی سوچ مجھے حوصلہ دیتی رہی اور میں صبر کے ساتھ ماں کے ستم سہتی رہی۔ بابا جان کی کافی زمینیں تھی ، خوشحالی تھی ، کھیت کھلیان ہری بھری فصل کی صورت سونا اگلتے تھے، جس کی وجہ سے میرے بھائی افسر میں غرور آ گیا تھا۔ وہ سفید براق ، کلف دار کپڑے پہنتا، تلے والا کھسہ پیروں میں چرمرا تا ہوا، اکڑ کر چلتا تھا۔ اس کا اترانا والد کی وجہ سے تھا، جن سے گاؤں کے لوگ ڈرتے تھے۔ بھیا کا ایک لفنگا سا دوست تھا، جس کا نام صاحب داد تھا۔ وہ ہمارے گاؤں کی ایک لڑکی شبو سے عشق میں مصروف تھا اور اپنی ملاقاتوں کا سارا حال بھائی کو بتاتا ، اس سے اس بارے میں مشورے بھی لیتا رہتا تھا۔ بھائی ایسے کاموں میں اس کا دست راست تھا۔ صاحب داد کو اگر شبو سے رات میں کھیت میں ملنا ہوتا ، تو بھائی پہرے داری کا فرض سنبھال لیتا تا کہ کسی کو آتا دیکھے تو انہیں خبر دار کر دے۔ صاحب داد کا باپ اللہ داد بھی زمیندار تھا لیکن وہ ایک لالچی آدمی تھا۔ بیٹے کے عشق کا اسے پتا تھا، مگر لڑ کی غریب تھی لہذا باپ نے اس سے شادی کی اجازت نہ دی بلکہ تنبیہ کی کہ اگر تم نے اس چھوکری سے شادی کی تو میں تم کو گھر سے نکال دوں گا، تاہم شبو اور صاحب داد کی کھیتوں میں ملاقاتیں جاری رہیں ۔ اڑتی اڑتی خبریں اللہ داد کے کانوں میں پڑیں تو وہ پریشان رہنے لگا۔ سوچا کیوں نہ بیٹے کی شادی کسی اچھے گھرانے کی لڑکی سے کر دوں۔ وہ اپنے دوست عادل خان کے پاس گیا اور بیٹے کے لئے اس کی لڑکی کا رشتہ مانگا۔ عادل خان خوشحال زمیندار تھا اور اللہ داد سے اس کی پرانی دوستی تھی ، اس نے فورا ہاں کر دی ۔ گرچہ صاحب داد کے بارے میں ایسی ویسی باتیں اس کے کانوں تک بھی پہنچتی رہتی تھیں لیکن اس نے یہ سوچ کر دوستی کا پاس رکھا کہ لڑکے جوانی میں اس طرح کے معاملات میں ایک ادھ بار ضرور الجھتے ہیں۔ زمینداروں کے لئے ایسی باتیں کچھ خاص اہمیت نہیں رکھتیں۔ یوں اس کی بیٹی عالیہ سے صاحب داد کا رشتہ طے ہو گیا۔ باپ کا رعب اتنا تھا کہ بیٹا کچھ نہ کر سکا۔ باپ نے دھمکایا اور ماں نے رو رو کر واسطے دیئے تو صاحب داد کو عالیہ سے بیاہ کرنا پڑا۔ وہ اچھی لڑکی تھی۔ اسے صاحب داد کے معاملات کا علم نہیں تھا۔ وہ اسے اپنا مجازی خدا مان کر چاہنے لگی۔ اس کی خدمت کرتی اور چاہتی تھی کہ شوہر اس سے خوش رہے۔ وہ شوہر کے ساتھ ساتھ، ساس سسر کا بھی خیال رکھتی تھی تا کہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے ۔ کچھ دن تو صاحب داد پر سکون رہا ۔ سب یہی سمجھے کہ عشق کا معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا ہے لیکن یہ ایک دبی ہوئی آگ تھی، جس پر وقتی طور پر چھینٹا پڑ گیا تھا، مگر چنگاریاں اندر سلگ رہی تھیں ۔ وہ شبو کو نہ بھلا سکا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے دل میں ہوک اٹھنے لگی۔ اب جب وہ شبو سے مل کر آتا ، بیوی کو اپنی خوشی کی راہ کا کانٹا سمجھتا ۔ وہ جس قدر اس کا خیال کرتی ، وہ اس سے اس قدر ہی چڑتا اور نفرت محسوس کرتا۔ رفتہ رفتہ یہ نفرت شدید ہوتی گئی ۔ ایک دن کسی نے عالیہ کو بتا یا تمہارا شوہر گاؤں کی فلاں لڑکی سے محبت کرتا ہے اور وہ راتوں کو چھپ چھپ کر ملتے ہیں ۔ اس نے شوہر سے باز پرس کی اور کہا کہ اگر یہ بات چ ہوئی تو وہ نہ صرف میکے چلی جائے گی بلکہ اپنے باپ کو آگاہ کردے گی ۔ اس طرح جھگڑا بڑھے گا۔ صاحب داد ان دھمکیوں میں آنے والا نہیں تھا، اس کے قدم نہ رکے اور وہ کار زار عشق میں آگے ہی بڑھتا گیا۔ عالیہ کی گرے پڑے خاندان سے نہ تھی۔ وہ بھی ایک زمیندار گھرانے کی بیٹی تھی۔ اس نے شوہر کو صاف کہہ دیا کہ اگر تم راتوں کو اسی طرح کہ غائب رہے اور آدھی رات کے بعد دیوار پھاند کر گھر آئے تو ، میں تمہارے والد کو آگاہ کر دوں گی ۔ صاحب داد اپنے باپ سے بہت ڈرتا تھا۔ وہ بیٹے اپنے کو کچھ نہ بھی کہتا، مگر شبو کے خاندان کی شامت آجاتی، یا ان کا سامان لدوا کر گاؤں بدر کر دیا جاتا یا اس گھرانے کا کوئی بڑا نقصان کرا دیتا۔ اب میاں بیوی میں جھگڑا بڑھتا ہی گیا۔ صاحب داد شبو سے ملنے سے باز نہ رہ سکا ، نہ عالیہ چپ رہ سکی ۔ اس کا واویلا بھی بڑھتا گیا۔ گاؤں کی ایک عورت ، اس کو ساری رپورٹ دیا کرتی تھی۔ جب صاحب داد، عالیہ کی چیخ چیخ سے تنگ آ گیا تو اس نے سوچا کہ اس عورت نے تو میری زندگی اجیرن کر ڈالی ہے۔ میں بیوی کو طلاق بھی نہیں دے سکتا کہ باپ آڑے آئے گا، تو پھر کیا کروں سوچ سوچ کر اس کی ہمت جواب دے گئی ، ذہنی تناؤ نے اسے پاگل کر دیا۔ راتوں کی نیند اڑ گئی ۔ باپ نے صاحب داد کو خبر دار کر دیا تھا کہ اگر اب بہو نے شکایت کی تو میں تمہاری خبر لوں گا تم یاد رکھو گے۔ بالآخر اس نے مسئلہ کا عجب حل سوچ لیا۔ ایک دن وہ میرے بھائی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ انہوں نے اپنے نوکر شہیر کو بھی ساتھ ملا لیا۔ گھر والے دوسرے گاؤں کسی رشتہ دار کی فوتگی میں گئے ہوئے تھے ، ان تینوں نے مل کر عالیہ کو کمرے میں بند کر کے ٹھکانے لگا دیا۔ اگلے روز اللہ داد اپنی بیوی کے ہمراہ گھر لوٹا ، تو صاحب داد نے بتایا کہ عالیہ کل سے غائب ہے ۔ وہ بغیر بتائے کہیں چلی ہے۔ کیا اس کے میکے سے پتا کیا ہے ہاں مگر وہاں نہیں گئی ۔ شاید کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ باپ نے سمجھ لیا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اس نے کہا۔ تم کو شرم نہیں آتی بیوی پر تہمت دھرتے ہوئے وہ شریف گھرانے سے ہے، تمہارے جیسی نہیں ہے، پھر اللہ داد نے حویلی میں کام کرنے والے ملازمین کو بلایا اور سختی سے باز پرس کی۔ اس کی جہاں دیدہ نظروں نے شبیر کے چہرے سے بھانپ لیا کہ ہو نہ ہو اسی سے کچھ معلومات مل سکتی ہیں۔ اس نے تمام نوکروں کو واپس ان کے کاموں پر بھیج دیا مگر شبیر کو روک لیا اور اس کو کافی رقم کا لالچ دے کر کہا کہ سچ بتاؤ گے تو انعام کے حق دار غلام شبیر نے سوچا کہ زمیندار جو کہتا ہے ، کر کے رہتا ہے۔ کیوں نہ رقم کھری کر لوں ۔ پیسہ بھی مل جائے گا اور اپنی بے گناہی بھی ثابت کر پاؤں گا ۔ اس سے پہلے کہ بات کھلے اور میری گردن چھری تلے آجائے ۔ وہ گویا ہوا۔ زمیندار صاحب میں نوکر آدمی ہوں آپ کا اور آپ کے بیٹے کا بھی۔ مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر صاحب داد نے ایک بوری دی تھی کہ اس کو دریا پر لے جا کر ، جو کچھ اس میں ہے وہ لہروں کے سپرد کر دوں ۔ باقی عالیہ بی بی کو قتل ہوتے میں نے نہیں دیکھا اور نہ ان کو اسے مارتے دیکھا۔ افسر خان اور آپ کا بیٹا ، آدھی رات کے بعد میرے کوارٹر میں آئے تھے اور مجھے جگا کر صاحب نے بوری میرے کندھے پر رکھ دی دریا پہنچا تو میری قمیض پر خون لگ چکا تھا، میں نے اپنی قمیض اتار کر دریا میں پھینک دی اور بوری کو بھی لہروں کے سپرد کر کے نہا کر گھر لوٹ آیا تھا۔ جان کے خوف سے کسی کو نہیں بتایا، لیکن آپ نے میری حفاظت کا ذمہ لیا ہے تو بتا رہا ہوں ۔ مجھ کو اس عمل میں شامل نہ سمجھیے۔ میں تو نوکر ہوں ، آپ اور آپ کے بھی گھر والے میرے مالک ہیں۔ صاحب داد بھی میرے مالک ہیں۔ میں مجبور اور کیا کر سکتا تھا۔ نہ مانتا تو وہ جو میرا حشر کرتے ، آپ جانتے ہی ہیں۔ اللہ داد کو یقین نہ آ رہا تھا کہ اسکا بیٹا اتنا بے رحم اور سفاک بھی ہو سکتا ہے ۔ وہ غم و غصے سے کانپ رہا تھا۔ افسر پر بھی حیرت تھی ۔ وہ جوش میں بندوق لے کر گھر سے نکلا، مگر اس کے چچا دروازے میں مل گئے اور اس کے تیور دیکھ کر اسے اپنے گھر لے گئے اور تمام احوال سن کر سمجھایا کہ یہ حل نہیں ۔ ہے کہ تم بیٹے کو مارنے چلے ہو۔ اس کا دوسرا حل سوچتے ہیں ۔ چچا نے پنچایت کا حل بہتر جانا۔ پنچایت بیٹھی تو یہ فیصلہ ہوا کہ عالیہ کے بدلے میں عادل خان کو قاتل کے گھر سے کوئی لڑکی خوں بہا میں دے دی جائے ۔ چونکہ واردات میں میرا بھائی افسر بھی برابر کا شریک تھا اور صاحب داد کی کوئی بہن نہیں تھی جس کو خون بہا میں دیا جاتا تو قرعہ فال میرے نام نکلا، یوں مجھے عالیہ کے ورثا کو دے دیا گیا۔ عادل خان مجھے گھر لے آیا اور میرا نکاح اپنے بیٹے سے ارجمند خان سے کر دیا۔ اس گھر میں میری ظاہری حیثیت بہو کی تو ہو گئی لیکن اپنے گھر والوں سے میرا رشتہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا گیا، تاہم میں ایک خوشحال زمین دار کی بیٹی تھی، لہذا مجھے باندی بنا کر رکھنا یا فروخت کرنا عادل خان کے لئے بھی اس کی حیثیت سے کم تر معاملہ تھا۔ یوں مجھے بہو کا منصب تو دے دیا گیا تھا لیکن میری حیثیت باندی کی ہی تھی کیونکہ خون بہا میں آئی لڑکی ہمہ وقت مقتولہ کی یاد دلاتی تھی۔ صاحب داد کو اس کے باپ نے روپیہ پانی کی طرح بہا کر قانون کے شکنجے میں جکڑنے سے بچا لیا۔ وہ سزا سے تو بچ گیا مگر قدرت نے اس کے لئے ایک اور سزا تجویز کر رکھی تھی ۔ جس شبو کی خاطر یہ سب کچھ ہوا، صاحب داد کی قسمت کے میں وہ لڑکی نہیں تھی۔ ذرا امن ہوا، حالات شانت ہو گئے تو یہ وہی چنگاری ، جو حالات کی راکھ میں دب گئی تھی، پھر سے سلگنے لگی۔ اس نے شبو سے بیاہ کی سوچی ۔ اب کوئی رکاوٹ نہ رہی تھی۔ وہ شبو کے لئے زیور اور کپڑوں کی خریداری کے لئے شہر چلا گیا۔ بد قسمتی سے واپسی میں اس کی کار ایک در خت سے ٹکرا گئی اور وہ اس بری طرح زخمی ہوا کہ صورت پہچانی نہ جاتی تھی ۔ سچ ہے خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ ارجمند خان کو اپنی بہن عالیہ سے بہت پیار تھا۔ جب اس کی یاد آتی وہ مجھ پر قہر برسا دیتا۔ اس نے مجھے بیوی تسلیم نہ کیا تھا، جبکہ میں اس کے نکاح میں تھی۔ اس کا جی چاہتا کہ بہن کے بدلے میں مجھے قتل کر دے لیکن اس کے باپ نے اسے روکے رکھا تھا، کیونکہ افسر بھائی نے کافی زمین میرے نام کر دی تھی اور عادل خان سے لکھوا لیا تھا اگر میری بہن کو مار دیا گیا تو یہ زمین واپس میرے بھائی کو مل جائے گی۔ چنانچہ ارجمند کو مجبوراً مجھے برداشت کرنا ہی تھا۔ جب میں نے پہلے بچے کو جنم دیا ۔ تو بھائی افسر نے مجھے کہا کہ تم اب طلاق لینے کی کرو ۔ جتنا وہ کہیں گے، ہم اتنا تاوان ادا کر دیں گے۔ یہ بیٹا بھی اس کو دے دیں گے اور تمہاری شادی کسی اور سے کر دیں گے۔ تم کم از کم اپنی باقی زندگی ذلت سے تو نہ گزارو گی۔ میں بھی اس ذلت بھری زندگی سے چھٹکارا چاہتی تھی ، لیکن جانتی تھی کہ وہ میرا بیٹا ہر حال میں چھین لیں گے اور میں اپنے لخت جگر کو کسی حال میں چھوڑ نہیں سکتی تھی۔ بس اپنے بیٹے کی خاطر میری ممتا نے تمام عمر ظلم سہنے کو تر جیح دی۔ میں ارجمند کے بچوں کی ماں بن گئی مگر اس کو پھر بھی رحم نہ آیا۔ اسے بس یہ بات یاد رہتی کہ میرا بھائی، اس کی بہن کے قتل میں شامل تھا اور میں اس کی بہن کے خون بہا میں آئی ہوں۔ وہ ہر طرح سے مجھے ذہنی اذیت دیتا تھا تا کہ اس کے انتقام کی آگ دھیمی رہے۔ آخر وہ وقت بھی آ گیا ، جب میرا بیٹا جوان ہو گیا۔ اب میں ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کی ماں تھی ۔ لیکن خاوند پھر بھی مجھ سے نفرت ہی کرتا تھا، جبکہ اپنی اولاد بعد سے محبت کرتا تھا۔ وہ بچوں سے ہمیشہ یہی کہتا کہ تمہاری ماں ہماری باندی ہے۔ یہ اچھی عورت نہیں ہے۔ میرے بیٹے نے اس کی باتوں کا زیادہ اثر قبول کیا۔ وہ بھی مجھ سے نفرت کرتا تھا جبکہ چھوٹی بیٹی مجھ سے پیار کرتی ، میرا خیال کرتی تھی لیکن جس بیٹے کی خاطر میں نے زندگی قربان کی ، اس نے مجھ سے پیار نہ کیا۔ میری بڑی بیٹیاں بھی مجھ کو اچھا نہ سمجھتی تھیں کہ میں تاوان میں آئی عورت تھی ۔ خدا جانے یہ غلط رسمیں کب ختم ہوں گی میرا تو کوئی قصور نہ تھا۔ میں تو کسی کے کئے کے بدلے سزا دار ہوئی ۔ بچپن ، اچھے دنوں کی آس میں زخمی ہوا کہ ماں سوتیلی تھی۔ جوانی میں خون بہا، کے طور پر مقتولہ کے وارثوں کو دے دی گئی ۔ اولاد اگر پیار کرتی تو شاید بڑھاپے میں سارے زخم مندمل ہو جاتے لیکن یہ بھی ایک کڑوا سچ ہے کہ اکثر اولا د بھی وفا نہیں کرتی ۔ | null |
null | null | null | 6 | https://www.urduzone.net/allah-ka-supurd/ | سچ کہتی ہوں شگو آپا زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے میری ساس نے۔ ایسی پتھر دل عورت نہ دیکھی نہ سنی۔ بھنڈی بناتی شکو آپا جن کا نام شگفتہ تھا مگر ساجی نے اپنے دل کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے انہیں اپنی شگو آپا بنا لیا تھا۔ شگو آیا صبح سویرے روٹی ناشتے سے فارغ ہو کے جیسے ہی گرم پانی سے برتن مانجھ کر چمکانے لتیں، فورا ساچی بھی آجاتی۔ آٹھ جماعت پاس ساجی خود کو پڑھے لکھے اور فلاسفروں سے کسی طرح بھی کم نہ سمجھتی تھی۔ کل جب میں نے پیاز کاٹتے ہوئے اپنی ساس کا غرور بھرالہجہ اور اللہ سے نہ ڈرنا دیکھا تو میں نے ذرا بھی پتا نہیں لگنے دیا تھا کہ میں رو رہی ہوں۔ میرے تو دشمن روئیں، میں کیوں روؤں۔ سارے آنسو پیاز کی پرتوں تلے چھپا لیے، پر دل ہے ناں شگو آپا کڑھتا تو ہے ہی۔ اس میں شکوے شکایتوں کے بھی انبار لگے رہتے ہیں، جو اگر ہم تم نہ ہوں ناں ایک دوسرے کی سننے کے لیے تو سچی بندہ ان بو جھل سخت پہاڑوں تلے دب کر دوسری سا نس نہ لے پائے۔ لے اب میری اولاد نہیں تو اس میں میرا کیا قصور ، پورا ایک سال، اس ایک سال کی ایک ایک سانس میں نے دعائیں کی ہیں۔ پیروں فقیروں کے پیر پکڑے ہیں۔ ۔ ارشد کی مار کھائی ہے۔ جیٹھ جیٹھانی کی باتیں سنی ہیں ۔ شگو آپا نے اس کی طویل سانس جو سینے میں کہیں گم ہو چکی تھی ، ایک ایسی ہی سانس انہوں نے بھی لی تھی۔ بچوں کی فیس ، نمک مرچ ، آٹا ، دالیں کتنی مصیبتیں ان کی جان کو بھی چمٹی تھیں۔ ایک روز صبح ہی صبح جانے کیسے گھر کے کام کاج نبٹا وہ ان کی طرف چلی آئی اور پھر یہ معمول ہی بنا لیا۔ ان کے پاس بہت وقت ہوا کرتا تھا جسے ایسے ہی استعمال میں لایا جاتا تھا۔ سجواری بوا تمہارے ٹوٹکے نے تو خوب کام دکھایا۔ بھئی جیسے ہی ارشد کے لیے دودھ گرم کیا ، اس میں دم کی ہوئی چھوٹی پیاز کاٹ کے ڈالی ، الایچیاں بھی ڈھیر ساری ڈالیں مگر وہ بندہ پیاز کی بو بھانپ گیا اور پھر جو میرے ساتھ اس نے سلوک کیا سارے گھر نے سنا ہے۔ بوا یہ کیسا مشورہ اٹھائے پھرتی ہو ۔ ساجی کو سجواری بوا پر بھی بہت بھروسہ تھا۔ گائے کا دودھ گائے بھی وہ جس نے بچھڑا دیا ہوا کسیر نسخہ ہے۔ سو رد پے دے مجھے، میں ڈھونڈ ڈھانڈ لا دوں تجھے تو میری پوتیوں، بیٹیوں جیسی ہے، تیرے لیے اتنا بھی نہ ہو سکے گا کیا۔ صبح صبح کا وقت تھا، دودھ والا آیا نہیں تھا۔ وہ گیٹ کے ساتھ اس کے انتظار میں کھڑی تھی۔ سجواری ہوا جو مشوروں کی پٹاری ساتھ ساتھ لیے گھوما کرتی تھیں۔ رات ہی اس نے بڑی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشد کی جیب سے دو سو روپے نکال کر اپنے تکیے تلے چھپا رکھے تھے۔ اتنے سارے نوٹوں میں سے دو سو کی کیا گنتی ، وہی کڑکڑاتے دو نوٹ کجواری بوا کو منتقل ہوئے اور وہ چلتی نہیں۔ پتا نہیں اس چھوٹی کالونی کے سرسبز سایوں کے کس کونے میں وہ گائے بندھی ہوئی ہو گی جس نے پچھڑا دیا ہے۔ جب تک ساچی کی ساس باتھ روم سے نکلیں ، وہ دکھ سکھ بانٹنے کے بعد ایک نئی تجویز کے ساتھ دودھ چولہے پر رکھ چکی تھی۔ دودھ میں دودھ کم پانی زیادہ تھا مگر دل کڑا کر کے پی گئی تھی۔ اس کے لیے کیا اکیسر ہے، اسے کیا معلوم مگر پینے سے تو نہ رہ جائے۔ جیٹھانی کی دو بیٹیاں تھیں ۔ ایک پیر صاحب نے اسے ایک نیلی پڑیا بھی دی تھی کہ اگر وہ کسی طرح جیٹھانی کے بچے کو کھلا دے اور وہ مر جائے تو اس کی گود ہری ہو جائے گی مگر وہ ڈر گئی تھی اگر پولیس نے پکڑ لیا تو ۔ پولیس کے ڈر اور کچھ اپنی بزدلی نے اسے یہ قدم اٹھانے سے روک دیا اور وہ راستے میں ہی پڑیا گھول کر پھینک آئی۔ ارشد کے پاؤں کے تلوے پر سرخ مار کر سے ایک لفظ لکھنا تھا مگر وہاں تو بات کرنا ہی مصیبت ہو گیا تھا۔ وہ اولاد شاید چاہتا ہی نہیں تو تھا صرف بات بی بات ساجی کو کوستا رہتا۔ وہ زندگی سے ہار جاتی پھر ہار نہ مانتے ہوئے دوبار ہ سرپٹ دوڑ نے لگتی۔ ماں باپ کا سایہ سر پر تھا نہیں۔ چچا نے جیسے تیسے کھلا پلا کر سنبھال کرسگی پھوپھی کے بیٹے سے نکاح پڑھوا دیا اور پھر بیس سال کی ساجی کے اولاد ہی نہ ہو سکی۔ فرح کے بچے بہت پیارے تھے۔ پیاری پیاری باتیں کرتے تھے۔ وہ ان کے فیڈر بنایا کرتی ، کبھی کبھار چھپ کر چوم بھی لیتی۔ فرح شوہر کی لاڈلی تھی اور اس کا شوہر اس پر صرف شک کیا کرتا تھا۔ ہر شے چھان پھٹک کر اس کے ہاتھ سے لیتا۔ گھر کے کام میں وہ بہت اچھی تھی ۔ جلدی کام سے فارغ ہو کر لوگوں کے دکھ سکھ بانٹنے بھی نکل جایا کرتی۔ آپ کو مجھ سے محبت نہیں ہے ارشد ،نہ میں بہت حسین ہوں ، نہ بھرے پرے، کھاتے پیتے میکے والی ہوں اور سب سے بڑھے میری تو کوئی اولاد بھی نہ ہو سکی ۔ اس کے آنسو گالوں پر بھر چکے تھے۔ ایسا بالکل نہیں ہے سا جو ایسے نہ سوچا کرو ۔ محبت تو تھی ۔ یہ آپ جناب والے الفاظ اسے ارشد نے ہی سکھائے تھے۔ شاید شروع شروع میں تو وہ تم ہی کہا کرتی تھی۔ اسے تم سے اپنائیت کا زیادہ اظہار محسوس ہوا کرتا تھا مگر ارشد نے بری طرح ٹوک دیا ایسے نہیں کہتے ،میں بچی تو نہیں ہوں ۔ تم ابھی بچی ہی ہو ساجدہ اختر تمہارا معصوم ساذہن ابھی ان نزاکتوں کو سمجھ نہیں پا رہا۔ آہستہ آہستہ وہ بہت سیکھ گئی تھی۔ گھر کے کاموں سے اپنے لیے وقت چرانا، پیسے اڑن چھو کرنا اور طرح طرح کے ٹو ٹکے مشورے آزمانا ۔ اس کا دل ہر وقت آنسوؤں سے بھرارہتا تھا۔ ساس روایتی ساسوں سے بھی بڑھ کر تھیں۔ ہر وقت کڑی نگاہ رکھتیں۔ اسے بہت ساری ہمدردی کی ضرورت تھی جو باہرسے ہی جھوٹی سچی حاصل ہو جایا کرتی ۔ فرح برتن دھونے کے بعد چکن اچھی طرح صاف کر کے اپنے کمرے میں چلی گئی تھی ، وہ اسے مغرور لگا کرتی تھی۔ کاش میں بھی ایسا غرور کر سکوں ۔ برآمدے کے ٹھنڈے ستون سے لگی ساجی کی سیاہ آنکھوں میں انتظار بھرا رہتا تھا۔ شگو آپا کے ہاں بھی وہ کم کم جانے لگی۔ پتا نہیں ان کا میاں اس کا اتنا ایکسرے کس خوشی میں کیا کرتا تھا۔ سر سے لے کر پاؤں تک اس کی گدلی آنکھیں چپک جاتی تھیں۔ شگو آپا کی حالت بھی اس وقت عجیب ہو جاتی تھی۔ارشد نے اسے کئی بار کہا تھا کہ وہ گھر سے کم نکلا کرے لوگوں کو اپنے اس مسئلے سے آگاہ رکھنا، ہر خبر بتانا غیر ضروری ہے۔ ساس نےکئی دفعہ ارشد کو شکایت لگائی تھی ، ایک آدھ مرتبہ بند کمرے میں اسے خوب لتاڑا بھی گیا تھا مگر سا جی اپنے دل کا کیا کرتی جو نگہت خاله، معصومہ آیا، شگو آیا اور سنجواری بوا وغیرہ کی سنتا تھا۔ اتنی خاموش کیوں بیٹھی ہو ساجدہ بس ایسےہی فرح جو کبھی کبھار ہی اس سے بات کرتی تھی۔ پوچھ رہی تھی ساس اپنے کمرے میں غروب ہوگئی تھیں۔ فرح اب کوئی چینل دیکھنے میں مصروف تھی کہ سنجواری بوا چلی آئی تھیں۔ ساس صاحبہ کو ان بی جمالو قسم کی بڑھیا سے شدید چڑتھی، ان کا تو کام ہی ہے لگائی بجھائی کرنا بلکہ بجھانا تو انہوں نے کیا ہی سے جلانا ہی جلانا ہے۔ کوئی نہ کوئی گل کھلا کر رہے گی۔ یہ عمر ہوگئی مگر سازشوں سے باز نہیں آئی یہ عورت۔ ساس کی بات کو سخت اہمیت حاصل تھی مگر سنجواری بوا اس کی مہمان تھیں تو وہی جلدی سے چائے بنا کر لے آئی تھی۔ سب کا حال احوال دریافت کرتے سنجواری بوا ان کے اس وقت کے اندرونی حال سے بخوبی واقف تھیں۔ ایک پیر صاحب ہیں، تکیے والے۔ نسرین کے ہاں بیٹا ان ہی کی دعا سے ہوا ہے۔ یہ ساتھ والی آبادی میں رہتی ہے۔ اتنی دکھی تھی اب اس سے زیادہ سخی ہے۔ بس اسے آزما کر دیکھو تم۔ بس ایک چکر لگ جائے پھر دیکھنا ۔ اللہ کا کرم کیسا ہو جائے گا۔ جلدی جلدی کہہ کر وہ اٹھ گئی تھیں۔ پیر صاحب کا آستانہ تو کافی دور تھا اور اتنی دور کیسے جا سکے گی۔ ارشد سے اسے کسی قسم کی امید کوئی نہیں تھی۔ ختم قرآن کا بہانہ کام کر ہی گیا ہے ۔ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ میں واپسی ہوئی جاتی ۔ وہ اور سنجواری بوا تیز تیز قدموں سے تقریباً بھاگتے ہوئے ایک گندی سی تنگ گلی سے گزر رہی تھیں۔ وسروں کو آسانیاں بانٹنے والے خود کس مشکل سے جیتے ہوں گے، اس کھولی میں اتنی گندگی اور بو دنیا کب سے ترک کر رکھی ہے۔ سنجواری بوا بات سنبھال کر بولی تھیں۔ پیر صاحب نے دو ہزار کی ڈیمانڈ کی تھی۔ بوا اس سے تین ہزار وصول کر کے اسے یہاں لے آئی تھیں۔ پیر صاحب کی آنکھیں فی الحال بند تھیں، جب کھلیں اور بڑی مشکل سے کھلی تھیں کیونکہ وہ آنکھیں پانی نام سے بھی نا واقف لگتی تھیں اور ان میں ویسی ہی بات تھی جیسی شگو آیا کے میاں کی آنکھوں میں معصومہ آپا کے بھولے بھائی کی نظر میں تھی۔ مریضہ کو اندر کمرے میں چلنا پڑے گا۔ اکیلے میں معائنے کی ضرورت ہے ۔ اولاد کے لیے وہ تو سب کچھ کرنے کو تیار تھی مگر اس طرح اکیلے میں وہ کسی کی بیوی تھی، چھوٹی سی بچی نہ تھی سنجواری بوا تھوکے ٹہوکے دے دے کر جلدی سے جانے کا کہہ رہی تھیں ۔ ایسے ہی نسرین گئی تھی۔ پیٹ پر تعویذ لکھنا تھا اس کے اور پیر صاحب اندر جاکر اس کا انتظار بھی کرنے لگے تھے۔ چند منٹ کی تو بات ہے ساجی وہ برابر اسے سمجھانے ، راضی کرنے میں لگی تھیں۔ بوا اٹھو، یہاں ہے۔ اگر تم نہیں اٹھ رہیں تو میں جارہی ہوں ۔ آٹھ جماعتیں، وہ اسکول کے آٹھ سال کام آگئے تھے۔ وہ سمجھ گئی تھی، سنجواری بوا کی چالاکی ۔ ان کا رنگ اڑ چکا تھا اور قدم انتہائی تیز ہو چکے تھے۔ جلدی جلدی کام نبٹا لولڑکیو چھت کی صفائی بھی کرنی ہے اور سن چھوٹی اگر جو وہ آئے ہاں سبز قدم تو کہہ دینا کہ میں گھر پر نہیں ہوں۔ دماغ چاٹ لیا ہے منحوس نے ۔ پتانہیں اس کا شوہر اسے روکتا بھی نہیں۔ خبردار جو آج دروازہ کھولا تو۔ شگو آپا میں آئی ہوں۔ بیٹھ جاؤں ۔ چھوٹی اس کی نقل اتار رہی تھی۔ گیٹ کے ساتھ کھڑی وہ ساری گفتگو سن چکی تھی لوگ ۔۔۔۔۔ اس کے آنسو اس کے گالوں پر بکھر کر اپنے تکیے پر گر رہے تھے بے مول ۔ اصل مسئلہ ہی یہی ہے ہمارا ۔ مخلوق سے کہتے پھرتے ہیں، دوسروں کے دروازوں پر دستک دیتے ہیں مگر اس خالق سے اپنا مسئلہ بیان نہیں کرتے۔ مخلوق سے کہنے والا ذلت پاتا ہے اور خالق سے کہنے والا عزت مولانا صاحب کی آواز اس کے کانوں میں اکثر گونجا کرتی تھی۔ دعا منظور نہ ہو پھر بھی سنبھال کر رکھ لی جاتی ہیں اور انہیں بڑے اجر کے ساتھ لوٹایا جاتا ہے۔ اس وقت تو اس کی سمجھ میں نہیں آیا تھا۔ مگر اب بات اچھی طرح سے دماغ میں بیٹھ چکی تھی ۔ اختیار تو سارے اس کے پاس ہیں اور پیر کامل تو صرف ایک ہی ہے تو کیوں ناں ثابت قدمی سے ان ہی کی طرف چلا جائے۔ سلیقے سے سر پر دوپٹہ اوڑھے، وہ نماز پڑھنے میں مشغول تھی ۔ جب ارشد نے کمرے میں قدم رکھا تھا۔ ساجدہ تم تو بدل گئی ہو ۔وہ حیران ہوا۔ جو آپ کو اچھا لگے، وہی تو کروں گی ،وہ بھی مسکرادی۔ وہ سنجواری بوا آئی ہیں، تمہیں پتا ہے ہاں امی ان سے کتنا چڑتی ہیں۔ پھر بھی باہر بٹھا آیا ہوں ۔ باہرنہیں نکلتی ہو کیا ، اب چھوڑ دیا ہے۔بوا آپ کی جائے ۔ وہ سنجیدہ تھی۔ سن سا جی وہ سر گوشی کرنے لگی تھیں۔ دفع مار اس پیر کو ۔ انہوں نے نئے جال سے پرانا شکار کرنا چاہا مگر وہ ہاتھ سے نکل چکی تھی۔ میں نے ارشد کے لیے کھانا گرم کرتا ہے ۔ وہ چاپ چاپ چلی گئی تھیں۔ شگو آپا کی چھوٹی بیٹی اس کے سامنے کھڑی تھی۔ بدتمیزی کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا۔ ساجدہ انٹی امی کہتی ہیں تھوڑی مرچیں ہوں تو دے دیں۔ عزت وہی پاتے ہیں جو اپنے گھر میں رہیں اور سارے معاملات اللہ کے سپرد کر دیں۔ ساجی اب ساجدہ ارشد بن چکی تھی۔ وہی جو اسے بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا۔ آن لائن اردو کہانیاں اردو ناول شعاع شعاع ڈائجسٹ شعاع ڈائجسٹ کہانیاں | null |
null | null | null | 7 | https://www.urduzone.net/muhabbat-ka-raaz/ | ہم دو بہنیں جڑواں پیدا ہوئی تھیں۔ شکل ایک جیسی ہونے کی وجہ سے ہمیں پہچاننے میں والدین کو دقت پیش آتی تھی۔ ماں مجھے سرخ اور ہما کو ہمیشہ نیلا فراک پہناتیں تاکہ وہ ہم کو الگ الگ ناموں سے پکار سکیں۔ جب ہم ذرا بڑے ہوئے تو امی نے میرے بال کٹوا دیئے جبکہ ہما کے بال لمبے رکھے۔ یوں ہمارے والدین کو ہمیں پہچاننے میں آسانی ہوتی۔ ہم دونوں بہنوں کی صحت اچھی تھی۔ قد جسامت ایک طرح کی تھی۔ وزن بھی برابر تھا۔ رنگت گوری اور دونوں کے بال سیاہ تھے۔ اتنی مماثلت پر اسکول ٹیچرز حیران ہوتی تھیں۔ ایک سا یونیفارم ہوتا تب ٹیچرز کو پہچاننے میں دشواری ہوتی تو انہوں نے ہم کو الگ الگ سیکشن میں بٹھا دیا۔ میں فرسٹ ایئر میں پہنچی اس وقت میری عمر ستره برس تھی جبکہ ہما بھی فرسٹ ایئر میں تھی۔ اس نے آرٹس میں داخلہ لیا تھا جبکہ میں نے سائنس میں یوں ہم علیحدہ علیحدہ تعلیمی اداروں میں پڑھنے لگیں۔ مجھ کو ڈاکٹر بننے کا شوق تھا اور ہما صرف اس لیے کالج جاتی تھی کہ امی ابو پڑھا رہے تھے وہ خالصتاً گھریلو لڑکی تھی۔ پڑھائی سے زیادہ گھر کے کاموں میں دلچسپی رکھتی تھی۔ کہتی تھی زیادہ پڑھ کر کیا کرنا ہے بعد میں بھی چولہا بانڈی سے ہی واسطہ ہوگا۔ وہ کالج سے آ کر تھوڑی دیر آرام کرتی، پھر امی کے ساتھ کام میں لگ جاتی۔ گھر کی صفائی، ڈسٹنگ، کپڑوں کی دھلائی استری یہ سارے کام بہت شوق سے کرتی تھی۔ خاص طور پر نئی نئی ڈشیں بنانا اس کا محبوب مشغلہ تھا۔ ان دنوں ایک رشتہ، میرے لیے آ گیا، ہماری کلاس ٹیچر نے اپنے بھائی کے لیے رشتہ مانگا، جس کا نام انجم تھا اور وہ انجینئر تھا۔ عمر میں مجھ سے دس برس بڑا تھا، بہرحال میں اپنی ٹیچر کو اس قدر بھائی کہ انہوں نے امی جان سے مجھ کو مانگ لیا۔ امی کو بھی ہماری شادی کی فکر تھی۔ انہوں نے انجم کو دو تین بار گھر بلایا۔ دیکها، پرکها ان کو انجم پسند آ گئے۔ یوں رشتہ طے کر دیا گیا۔ جب میری شادی ہوئی اس وقت میں ایف ایس سی کے پرچے دے چکی تھی۔ رزلٹ کا انتظار تھا، انہی دنوں کمپنی کی طرف سے انجم کی جاب لندن میں ہو گئی وہ پہلے سے ہی ایک فارن کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ انہوں نے امی جان سے وعدہ کیا کہ اگر حنا مزید پڑھنا چاہے گی تو میں اس کو وہاں پڑھنے کا موقع دوں گا۔ آپ شادی کر دیں۔ لندن آ کر میں نے کیا پڑھنا تھا۔ گھر داری سنبھال لی میرے میاں کی ملازمت اچھی تھی۔ سب کچھ کمپنی کی طرف سے ملا تھا۔ مجھے نوکری کرنے کی بھی ضرورت نہ تھی۔ دیار غیر میں وقت اچھا گزرنے لگا اور جب کمپنی کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو لندن میں ہی ایک اور کمپنی میں ملازمت کی آفر مل گئی۔ اب ہم جلد پاکستان نہیں جاسکتے تھے جبکہ مجھ کو گھر والوں کی بہت یاد آتی تھی۔ خصوصاً بما کی یاد ستاتی تھی۔ میں اکثر اس کے ساتھ فون پر بات کر لیا کرتی تھی۔ایک دن سنا اس کا رشتہ طے ہوگیا ہے۔ امی نے اصرار کیا کہ دو ماہ بعد شادی ہے۔ تیاری باندھو تم نے بہن کی شادی میں ضرور آنا ہے۔ جی تو میرا بھی بہت چاہتا تھا کہ بہن کی شادی میں شرکت کروں لیکن میں پاکستان جانے سے قاصر تھی ہم نے یہاں مزید قیام کے لیے اپلائی کیا ہوا تھا اور اب مقرره مدت تک ہم کو یہاں رہنا تھا۔ میرے شوہر کا جاب جاری رکھنا بھی ضروری امر تھا۔ حنا کی شادی ہو گئی اور میں اپنی بہن کی شادی میں شریک نہ ہوسکی جس کا مجھ کو بہت قلق تھا۔ بہر حال وقت گزرتا رہا۔ اس اُمید پر کہ کبھی تو پاکستان جائوں گی اور اپنی بہن سے ملوں گی۔ ایک روز انجم کے ہمراہ ان کا ایک واقف کار ہمارے گھر آ گیا۔ انجم نے مجھے بتایا کہ یہ ہمارے پاکستانی بھائی ہیں ان کے لیے پاکستانی کھانا بنائو ، میں نے کھانا بنایا اور وہ شخص جس کا نام شاہد تھا میرے خاوند کے ساتھ گپ شپ میں مصروف رہا۔ رفتہ رفتہ شاہد کی انجم کے ساتھ دوستی گہری ہوتی گئی۔ روز کا آنا معمول ہو گیا۔ رات کا کھانا بھی شاہد ہمارے ساتھ کھانے لگا۔ وه عادات و خصائل کا اچھا تھا۔ جلد ہی اس نے ہمارے درمیان ایک فرد کی صورت اختیار کرلی۔ سچ تو یہ ہے کہ اس کے آ جانے سے گھر میں رونق ہو جاتی تھی، میرے بچے شاہد سے مل کر خوش ہوتے وہ بھی ہمارے بچوں سے پیار کرتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ اس کے اندر ایک تنہائی کا احساس ہے جس سے وہ مضطرب رہتا ہے۔ اس کو بہت اچھے اچھے لطیفے یاد تھے۔ وہ ہم کو خوب ہنساتا۔ تاہم شائستہ گفتگو کرتا تو لطف آ جاتا۔ اس کی باتوں میں گویا گلوں کی خوشبو تھی۔ ہمارے بچے ہی فقط اس کے گرویدہ نہ تھے۔ ہم دونوں میاں بیوی بھی شاہد کو پسند کرتے تھے۔ لندن میں ایک دوست کے سوا شاہد کا کوئی واقف کار نہیں تھا۔ وہ ہمارے گھر میں اپنائیت محسوس کرتا تھا اور مجھے اپنی بہن کہتا تھا، میں بھی دیار غیر میں ایک بھائی کی محبت پا کر بہت خوش تھی۔ ایک دن شاہد آیا تو بہت اداس تھا۔ میں نے پوچھا، بھائی کیا بات ہے۔ کیوں اُداس ہو کہنے لگا امی جان کافی بیمار ہیں اور میں ان کی تیمارداری کے لیے پاکستان نہیں جا سکتا۔ انجم بولے۔ کیوں ایسی کیا بات ہے اگر پیسے نہیں ہیں تو مجھ سے لے لو اور جاب کی پروا ہے تو پروا نہ کرو۔ نوکری تو پھر مل جائے گی لیکن ماں جیسی ہستی پھر نہ ملے گی۔ یہی تو دکھ ہے۔ اس نے جواب دیا۔ ماں مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں اور میری جدائی میں بیمار ہیں اور میں جا ہی نہیں سکتا۔ کیوں نہیں جا سکتے ، خدانخواستہ قید تو نہیں ہو۔ آخر ایسی کیا مجبوری ہے جو نہیں جا سکتے۔ کہا کہ مجبوری میری بھابھی ہے جس کی شکل ہو بہو میری حنا بہن سے ملتی ہے۔ مجھ سے ملتی ہے میں نے حیرت سے سوال کیا ہاں، اس قدر کہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تو میں ششدر رہ گیا۔ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ یہ کیا طلسم ہے کہ ایک ہما ادھر ہے اور دوسری اُدھر ہے۔ مگر آپ نے جب اپنا نام حنا بتایا تو میں خدا کی قدرت پر اور حیرت زدہ ہوا کہ صورت ایک جیسی ہے اور ساتھ ہی ناموں میں بھی اتنی مماثلت ہے۔ خیر آپ سے میں نے اس موضوع پر کوئی بات نہ کی کیونکہ میں اپنے رستے ہوئے زخموں کو مزید کریدنا نہیں چاہتا تھا۔ رستے ہوئے زخم جب میں نے حیرت سے ان الفاظ کو دہرایا تو اس نے کہا۔ ہاں وقت نے ایسا زخم دیا ہے کہ جو کسی صورت بھرتا ہی نہیں ہے، کسی کی یاد کو بھلانے کے لیے میں نے وطن چھوڑا ہے اور یہ مجبوری ہے میری کہ اب میں کبھی اس گھر نہیں جاسکتا جہاں وہ رہتی ہے کیونکہ وہ میرے ہی گھر میں رہتی ہے۔ یہ عجب کہانی ہے شاہد پلیز کیا تم اس بارے میں بتائو گے کیونکہ اب تو مجھے تجسس ہوگیا ہے۔ کل بتائوں گا کل چھٹی ہے۔ صبح آئوں گا اور پھر بتائوں گا۔ آج دیر ہو جائے گی اور صبح جاب پر بھی جانا ہے، چلو ٹھیک ہے شاہد نے رات کا کھانا بھی اس دن تھوڑا سا کھایا۔ وہ بہت اداس لگ رہا تها اگلے روز اتوار تھا، وہ گیارہ بجے کے قریب آ گیا۔ میں نے اسے ناشتہ دیا اور انجم نے چائے لی۔ پھر وہ بولے۔ مجھ کو دو تین گھنٹے کے لیے جانا ہے، کچھ کام ہے، دوپہر کے کھانے تک لوٹ آئوں گا، تب تک تم بھائی بہن آپس میں گپ شپ کرو۔ انجم چلے گئے تو میں نے شاہد کو کل کی بات یاد دلائی، وہ تھوڑی دیر خاموش رہا پھر یوں گویا ہوا۔ بات یہ ہے جب میں نے ایف ایس سی کے بعد بی ایس سی میں داخلہ لیا تو پڑھائی میں بہت سنجیدہ تھا لیکن بدقسمتی سے ہمارے کالج کے قریب ہی لڑکیوں کا کالج تھا، اتفاق سے ہماری بھی اسی وقت چھٹی ہوتی کہ جس وقت لڑکیوں کی ہوتی تھی۔ میرے کلاس فیلو اکثر کچھ دیر اپنے کالج کے باہر کھڑے لڑکیوں کو دیکھتے اور پھر اپنی اپنی راہ لیتے۔ اس سے قبل میں جس کالج میں پڑھتا تھا وہاں لڑکیوں کا کوئی اسکول تھا اور نہ ہی کالج ہم تمام دوست صبح آتے سارے پیریڈز اٹینڈ کرتے۔ کچھ دیر کرکٹ کھیلتے اور اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے اس کے سوا ہمارا کوئی اور مشغلہ نہ تھا۔ نئے کالج میں داخلہ لیتے ہی ذہن کی دنیا بدلنے لگی کیونکہ یہاں کی بات ہی اور تھی۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوئے تھے۔ ایسے ماحول اور رنگین فضا میں ایک نوجوان اپنے آپ کو کیسے ان رنگوں سے دور رکھ سکتا ہے۔ کچه دوست ایسے مل گئے جو مجھے اپنے ساتھ رنگین مشاغل میں گھسیٹنے لگے۔ وہ چھٹی کے بعد اپنے ساتھ لے آتے اور ہم نے باقاعدہ کالج کے باہر کھڑا ہونا شروع کر دیا۔ تاہم یہ شائستہ قسم کے لڑکے تھے۔ کبھی کسی لڑکی پر کوئی فقرہ کسا اور نہ کوئی اوچھی حرکت کی صرف دیکھنے کے لیے ضرور کھڑے ہوتے تھے۔ ایک دن میری نظر ایک لڑکی پر پڑی میں تو بس اس کو دیکھتا ہی رہ گیا وہ جیسے میرے خوابوں کی تعبیر تھی۔ یہ وہی چہرہ تھا کہ برسوں جس کو میں نے اپنے خیالوں میں سجا رکھا تھا۔ اس روز گھر میں میرا دل نہ لگا۔ رات بھر اس کی صورت نگاہوں میں پھرتی رہی تمام شب نیند نہ آئی۔ صبح ہوئی، نہا دھو کر بہترین کپڑے پہنے، موثر سائیکل کو بھی خوب صاف کیا اور بن ٹھن کر کالج روانہ ہو گیا۔ کالج پہنچا مگر دل بے چین تھا کہ کب چھٹی ہو اور میں اپنے محبوب کا ایک بار پهر دیدار کر سکوں۔ چھٹی کے بعد کالج کے باہر جا کھڑا ہوا۔ کافی دیر کے بعد اس کا دیدار نصیب ہوا۔ وہ میری طرف آ رہی تھی اور میں اس کو دیکھ رہا تھا وہ بے نیاز سی میرے پاس سے گزر کر کافی دور نکل گئی مگر میں اس کے خیالوں میں گم تھا۔ بہت دیر بعد ہوش آیا، دوستوں نے مشورہ دیا کہ دیکھنے سے کیا فائده کچھ بات کرو، اپنے دل کا حال سنائو اور کچھ اس کی سنو۔ روز اراده کرتا مگر ہمت نہ پڑتی، روز میں اپنے آپ سے کہتا کہ آج جی بھر کر دیکھ لوں، بات کل کر لوں گا۔ کافی دن اسی طرح گزر گئے، اس کو بھی یہ احساس ہونے لگا تھا کہ یہ لڑکا میرے لیے ان راہوں میں کھڑا ہوتا ہے۔ سچ پوچھیں تو مجھے اس طرح سڑک پر بات کرنے کا تجربہ تھا اور نہ ہی یہ حرکت پسند تھی۔ میری تو خیر کوئی بات نہیں تھی۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ اس کی بدنامی ہو۔ کافی دنوں کے بعد دل میں پکا ارادہ کیا کہ آج کچھ بھی ہو جائے، اس سے بات کر کے ہی دم لوں گا۔ اس طرح یکطرفہ الفت کا کیا فائدہ اس روز چھٹی کے بعد میں نے بہت انتظار کیا۔ رات بھر الفاظ اور جملے بھی سوچے تھے کہ آج اس سے کس طرح بات کرنی ہے مگر میری ساری محنت بے سود ہوگئی۔ وہ نہ آئی۔ اسی دن ہی نہیں بلکہ کئی دنوں تک نہ آئی۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بی اے کی طالبہ تھی اور ان کو کالج سے فری کر دیا گیا ہے۔ اب اس کا کالج آنا مشکل ہی ہے مگر ابھی امید تھی کہ رول نمبر سلپ اور امتحانات کے سلسلے میں ضرور آئے گی، یوں کئی دن بلکہ دو ماه میں نے انتظار کیا۔ اپریل کے مہینے کی بات ہے کہ چھٹی کے بعد اپنے دوستوں سے رخصت ہو کر جب لڑکیوں کے کالج سے گزر رہا تھا کہ لڑکیوں کے ہجوم میں اسے دیکھ ليا بمارا كالج مین روڈ پر واقع تھا۔ میں اکثر مری روڈ کی طرف سے آتا تھا مگر آج اتفاق سے ایک اور روڈ سے آ رہا تھا کہ اسے دیکھ لیا۔ موٹر سائیکل واپس موڑی کیونکہ اس نے مری روڈ کی طرف سے گھر واپس جانا تھا۔ میں کچھ فاصلے پر جا کر کھڑا ہو گیا۔ وہ میرے پاس سے گزری مجھے غور سے دیکھا میری آج بھی بات کرنے کی ہمت نہ ہوئی کیونکہ میں زیادہ لڑکیوں کے سامنے بات نہ کر سکتا تھا۔ ڈر تھا کہ ان کے سامنے ہو سکتا ہے وہ میری بات کا جواب ہی نہ دے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ تمام مل کر میری خاطر کر دیں۔ انہی سوچوں میں غلطاں تھا کہ وہ چلی گئی۔ میں نے موٹر سائیکل اسٹارٹ کی اور گھر آ گیا۔ آج خوش تھا کہ بڑے دنوں بعد اپنے محبوب کا دیدار نصیب ہوا ہے آپ اندازہ نہیں کر سکتیں کہ محبوب کو ایک نظر دیکھنے پر جو دل کو راحت ملتی ہے وہ دنیا کی تمام چیزوں پر بھاری ہوتی ہے۔ بڑی امید لے کر اگلے دن کالج پہنچا مگر اسے دوبارہ نہ دیکھ سکا۔ اب میں روزانہ موٹر سائیکل پر اندازاً ہی اس علاقے کے چکر لگاتا رہتا کہ شاید وہ کسی گھر سے دروازے یا مکان کی چھت پر یا کسی کھڑکی کے جھروکے سے مجھے نظر آ جائے مگر ناکامی رہی۔ انہی دنوں مجھے ایک پرانا دوست ملا۔ اس کا گھر بھی اسی علاقے میں تھا جہاں میرے اندازے کے مطابق وہ رہتی تھی، اس دوست نے یقین دلایا کہ وہ اس کا کوئی سراغ ضرور نکالے گا۔ کافی دن گزر گئے مگر اس کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ہم بھی روزانہ کالج کے چکر لگاتے رہتے مگر اس کو نہ ملنا تھا اور نہ وہ ملی۔ اس طرح دن گزرتے گئے اور تقریباً دو ماہ گزر گئے۔ ایک دن میں اور میرا دوست چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر یونہی سڑک پر چکر لگا رہے تھے۔ ہم گھومتے گھامتے اپنے کالج کی روڈ سے ہوتے لڑکیوں کے کالج گیٹ کو کراس کر کے پچھلی روڈ سے گزر رہے تھے کہ میرا دوست کہنے لگا، ذرا پیچھے مڑ کر دیکھو کون آ رہا ہے۔ میں نے موٹر سائیکل کے شیشے میں دیکها تو وہی پری چہرہ مجھے نظر آ گئی جس کو میں دو ماہ سے پاگلوں کی طرح ڈھونڈ رہا تھا۔ میرے ذہن میں صرف یہ بات تھی کہ آج اس کا گھر ضرور دیکھوں گا۔ چنانچہ میں نے موٹر سائیکل اپنے ایک دوست کے گھر کھڑی کی جو وہاں قریب ہی رہتا تھا اور خود میں اور میرا دوست اس کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ وہ بھی ہم کو مڑ مڑ کر دیکھ رہی تھی۔ اس کے ساتھ ایک لڑکی تھی جو اس کی کزن تھی۔ چلتے چلتے وہ ایک گھر کے اندر چلی گئیں۔ ہم وہاں سے واپس چلے آئے۔ وہاں قریب ہی میرے دوست کا گھر تھا۔ واپسی پر اس کو بتایا کہ وہ لڑکی تمہارے گھر کے پاس ہی رہتی ہے۔ اس نے تسلی دی کہ اب میں اس کے بارے میں معلومات حاصل کر کے تم کو بتائوں گا مگر ایک بار مجھے اس کا گھر دکھا دو، خیر اس کو گھر دكهايا بعد میں ہم اپنے گھر چلے آئے۔ میرا گھر اس کے گھر سے تقریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، گھنٹہ پون گھنٹہ موٹر سائیکل پر رش ہونے کی وجہ سے لگ جاتا تھا۔ دوسرے دن ہم دوست چهٹی کے بعد مری روڈ والے چوک پر بس اسٹاپ کے قریب کھڑے تھے ۔ ہم اپنی بات میں مگن تھے کہ اچانک میری نظر چوک کے دوسری طرف پڑی جس طرف کالج تھا وہ اپنی کزن کے ساتھ آ رہی تھی۔ چوک کراس کیا۔ ہمارے پاس سے گزری، اس نے مجھے دیکھا۔ میں تو دیکھ ہی رہا تھا۔ کچھ فاصلے پر جا کر واپس مڑی میرے سامنے سے گزر کر چوک کراس کر کے سامنے ایک درخت کی چھائوں میں کھڑی ہوگئی۔ شاید اس نے مجھے بات کرنے کا موقع دیا تھا۔ میں بھی بات کرنے کے لیے جانے لگا تو میرا دوست بولا کہ یار یہاں ایسی حرکت کرنا مناسب نہیں، لوگوں کا آنا جانا ہے اب تمہیں اس کا گھر بھی پتا ہے اور دوسرا دوست بھی تمہیں اس کے بارے میں بتا دے گا اور اب ان کے محلے میں بھی آنا جانا ہے خدا اور موقع دے گا، ابھی بات کرنے کی سعی مت کرنا۔ میں یہ سن کر بجھ گیا۔ وہ کچھ دیر وہاں کھڑی رہی پھر گھر واپس چلی گئی۔ اس واقعے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس کے دل میں بھی میرے لیے جگہ موجود ہے شاید وہ بھی تنہائی میں میرے بارے میں سوچتی ہوگی۔ اب تو میرا ارادہ اور پکا ہوگیا کہ اس کو حاصل کر کے رہوں گا۔ دن رات اب اسی کا خیال تھا اپنی پڑھائی بھول گیا تھا، یہی انتظار تھا کہ اس کے امتحانات شروع ہوں اور میں اس سے بات کرسکوں اس کو دیکھ سکوں۔ وہ دن آیا، میں نے دوست کے بھائی سے بی اے کی ڈیٹ شیٹ لے لی تاکہ پتا چل سکے کہ لازمی مضامین کے پرچے کس کس تاریخ کو ہیں کیونکہ اختیاری مضامین کا مجھے علم نہ تھا جبکہ لازمی مضامین میں سب کو ہی آنا ہوتا ہے۔ ان دنوں ہمارے کالج میں چھٹیاں تھیں۔ گھر سے نکلنا ذرا مشکل تھا۔ روز کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے نکلنا پڑتا تھا۔ پرچوں کے درمیان میں نے اندازہ لگایا کہ بات کرنا ذرا مشکل ہے، اس کے ساتھ پانچ چھ لڑکیاں ہوتی ہیں۔ اس کی کزن بھی ساتھ ہوتی تھی۔ پس آخری پرچے والے دن میں نے ایک خط لکھا اور اپنے محلے کے ایک چھوٹے لڑکے کو راضی کیا کہ خط تم نے ایک لڑکی کو دینا ہے، وہ مان گیا، اس کو ساتھ لیا اور کالج پہنچ گیا۔ جب وہ اور اس کی ساتھی لڑکیاں باہر آئیں، میں نے خط اس لڑکے کو دیا اور بتایا کہ اس لڑکی کو دے آئو، لڑکا خط لے کر گیا مگر پانچ چھ لڑکیاں دیکھ کر گهبرا گیا اور واپس چلا آیا۔ اس طرح یہ موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ اس کے بعد اس کا نظر آنا مشکل تھا۔ بڑا مایوس ہوا وہ بھی مڑ مڑ کر دیکھتی رہی، میں بھی مجبور تھا اور وہ بھی شاید قسمت کو یہی منظور تھا۔ پھر بھی امید تھی کہ اللہ ضرور مدد کرے گا کیونکہ میرا جذبہ سچا تھا۔ اس دوران امتحان ہو گئے۔ پاس ہونے کی امید نہ تھی۔ پڑھا ہوتا تو پاس ہوتا خیر پرچوں کے بعد ہماری پارٹ ٹو کی کلاسز شروع ہو گئیں۔ اُدھر دسمبر کے مہینے میں بی اے کا رزلٹ آنا تها جس دن رزلٹ آیا، میں سارا دن انتظار کرتا رہا، آج شاید وہ آئے۔ میں چوک کے قریب ہی کھڑا تھا، میرے دوست بھی تھے دور سے دیکھا تو وہ مجھے نظر آئی۔ اکیلی ہی تھی۔ آج موقع اچھا تھا، میں چوک کراس کر کے قریب کھڑا ہو گیا۔ جب وہ میرے قریب سے گزری تو روکنا چاہا مگر وہ نہ رکی میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے اس کے پیچھے پیچھے پیدل چل پڑا۔ قریب جا کر سلام کیا۔ اس نے خلاف توقع جواب دیا کچھ باتیں ہوئیں، اپنے دل کی بات بھی کی۔ پہلے تو اس نے پہچاننے سے انکار کر دیا مگر بعد میں ٹھیک ہو گئی، کافی ڈر رہی تھی جب آبادی قریب آئی تو اس نے مجھے کہا کہ اب میں واپس چلا جائوں، کسی نے دیکھ لیا تو برا ہوگا۔ میں نے خدا حافظ کہا اور واپس چلا آیا مگر بعد میں ملاقات کرنے کے لیے ٹائم دیا اور نہ ہی ملنے کا طریقہ کار وضع کیا خوشی خوشی واپس چلا آیا۔ دوستوں نے مجھے پکڑ لیا کہ ہماری اس خوشی کے موقع پر دعوت کرو۔ ان کو ہوٹل میں کھانا کھلایا اور گھر واپس آ گیا۔ آج میں کافی خوش تھا کہ کچھ بات تو ہوئی، پہلے تو اس کی شکل ہی دیکھی تھی۔ آج اس کی خوبصورت آواز بھی سن لی کئی دن تک چکر لگاتا رہا مگر پھر وہ نظر نہ آئی۔ اندازہ لگایا کہ وہ گھر میں نہیں بلکہ شہر سے ہی چلی گئی ہے۔ اب کافی دن بلکہ مہینے گزر گئے اس کی خبر نہ ملی، اس کو دیکھنے کو آنکھیں ترسنے لگیں شاید اس نے مجھ سے محبت نہ کی ہو مگر میں نے اسے دل کی گہرائیوں سے چاہا تھا۔ جس دن سے اسے دیکھا تھا وہ میرے دل سے ایک لمحے کے لیے بھی دور نہ ہوئی تھی۔ میں سوچتا تھا کہ کیا ایسی بھی محبت ہوتی ہے کہ جس سے محبت کی جائے اس کو کسی کے سچے جذبات کی خبر ہی نہ ہو۔ خدا گواہ ہے کہ سڑکوں پر، محلے کی گلیوں میں اور لڑکیوں کے کالج کے باہر صرف اس کو ایک نظر دیکھنے کے لیے کھڑا ہوتا تھا اور اس کے سوا آج تک کسی اور لڑکی کو میں نے اس نظر سے نہیں دیکھا تھا۔ میں نے صرف اس سے محبت کی کہ جس کا میں ان دنوں نام تک نہیں جانتا تھا۔ کیا وہ پھر تم کو کبھی نہیں ملی۔ کیا اس کی کوئی جھلک بھی نہ دیکھ سکے۔ میرے اس سوال پر وہ گہری سوچ میں ڈوب گیا۔ کافی دیر بعد گہرے کنوئیں سے جیسے آواز آئی ہو۔ ہاں ملی بھی اور اسے دیکھا بھی مگر کی ایسے روپ میں ملی کہ پھر اس کو دیکھنے کی آرزو ہی مر گئی اور اس کے بعد میں نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وہ گھر وہ شہر وہ جگہ اور وہ ملک ہی چھوڑ دیا۔ وہ تمہیں کہاں ملی تھی آخری بار میرا تجسس أخرى حد تک پہنچ چکا تھا۔ ان دنوں میرے بڑے بھائی کے لیے امی لڑکیاں دیکھ رہی تھیں، انہیں کوئی لڑکی نہیں جچ رہی تھی۔ آخر کار ایک لڑکی ان کو پسند آ گئی اور ایک ماہ بعد بڑے بھائی کی شادی ہو گئی جب بھابھی آئی اور ان سے ملنے گیا۔ یہ ان کی شادی کا دوسرا دن تھا۔ شام کو ولیمہ تھا امی نے مجھے گھڑی دی کہ بھابھی کا چہرہ پہلی بار دیکھو تو منہ دکھائی میں ان کو گھڑی دینا۔ وہ منہ نیچے کئے بیٹھی تھیں، دوپٹے کے پلو سے چہرہ صاف دکھائی نہ دے رہا تھا بھابھی منہ تو دکھائو، میں آپ کے لیے گھڑی لایا ہوں۔ اس نے منہ اوپر کیا اور میرا دل دھڑکنا بھول گیا۔ پہلی نظر کے بعد میں دوسری نظر اس چہرے پر نہ ڈال سکا کیونکہ میری بهابهی وہی لڑکی تھی جس کو میں دیوانہ وار ڈھونڈ رہا تھا۔ تب ہی گھڑی میں نے اس کے قدموں میں رکھ دی اور کمرے سے باہر آ گیا۔ میں نے اپنے کپڑوں کا بیگ بھی نہ اُٹھایا بس جیسے کھڑا تھا ویسے ہی گھر سے نکل گیا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ کسی کو پتا نہ تھا، میں کہاں گیا ہوں۔ گھر والے مجھے ڈھونڈتے رہے، وہ سمجھے شاید میں کسی حادثے کا شکار ہوگیا ہوں اور واقعی میں ایک بڑے حادثے کا شکار ہوا تھا وہ لڑکی جس کو دل کی گہرائیوں سے چاہا میری بهابهی بن چکی تھی۔ یہ حادثہ ہی تو تھا، حادثہ نہیں بلکہ ایک سانحہ تھا۔ جس کی تاب میں نہیں لا سکتا تھا۔ میں اور وہ اب ایک گھر میں نہیں رہ سکتے تھے۔ تب ہی میں نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے دوست کے پاس چلا گیا۔ اس وقت میں اس قدر ٹوٹا ہوا تھا کہ گر سہیل مجھے سہارا نہ دیتا تو شاید میں مر جاتا۔ وہ میرا رازداں میرا غمگسار بھی تھا۔ اس نے مجھے سہارا دیا۔ میرا غم بھلانے کے لیے سینکڑوں راتیں میرے ساتھ جاگ کر گزاریں اور مجھے یہاں بھی اسی نے پہنچایا۔ انجم سے ملا تو مجھے آپ کے شوہر نے بہت اپنائیت دی اور اس گھر میں آ کر جانے کیوں اتنا سکون ملتا ہے کہ واپس جانے کو جی نہیں چاہتا۔ اس کی وجہ شاید وہ مماثلت ہے جو اس کی اور آپ کی شکل میں ہے۔ لیکن آپ میری بہن ہو کیونکہ میرے دوست کی بیوی ہو لیکن چہرے کی مشابہت یقین جانو بالکل وہی ہے ، اتنی مماثلت کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی مگر عقل حیران رہ جاتی ہے آپ کو دیکھ کر میرے بے قرار دل کو قرار آ جاتا ہے۔ وہ میری بہن ہے نادان جو تمہاری بھابھی ہے اور تم بد قسمت ہو کہ تمہاری ماں نے جس کو تمہارے لیے پسند کرنا تھا اس کو تمہارے بھائی کے لیے پسند کیا اب آنسو پونچھ لو شاہد کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا کیونکہ جو تقدیر میں لکھا ہوتا ہے ہم اس کو نہیں مٹا سکتے۔ میں نے شاہد کے آنسو پونچھے اور اس کو تسلی دی کیونکہ وہ رو رہا تھا شاید کہ اس کے رستے زخم کھل گئے تھے اور اب اس کی تکلیف اسے رُلا رہی تھی۔ کاش میں تم سے تمہاری کہانی نہ سنتی تم کو یہ تکلیف نہ ہوتی۔ میں نے کہا تھا۔ اس کے بعد ہمارا بہن بھائی کا رشتہ اور مضبوط ہو گیا۔ جو آج بھی گہرا ہے، وه واقعی میرا بھائی ہے کہ میرا کوئی بھائی نہ تھا۔ میں شاہد کا بہت خیال کرتی ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ طالب علم صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ ان بے مقصد کاموں سے اپنے آپ کو دور رکھیں، ان چیزوں میں نوجوانوں کو بڑی دلکشی نظر آتی ہے مگر یہ انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتیں بس اپنے والدین کی خواہشوں کے لیے اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے پڑھائی میں دل لگائیں۔ اس قسم کی دل لگی سے بچیں جس کی وجہ سے شاہد کی زندگی برباد ہو گئی۔ | null |
null | null | null | 8 | https://www.urduzone.net/dosti-ki-azmaish/ | سبز جنگلی گھاس اور خوب صورتی سے ترشی ہوئی باڑھ، بہت بھلی لگ رہی تھی۔ باغ کی جانب سے آنے والی ہوا تروتازہ اور خوشبو سے بھری ہوئی تھی۔ کبھی ابر چھا جاتا اور کبھی دھوپ نکل آتی ۔ گل بانو نے کھڑکی کھول کر دور تک پھیلی ہوئی نرم چمکیلی دھوپ کو دیکھا۔ اسے ہمارے پڑوس میں آئے دوسرا دن تھا۔ وہ کچھ دیر تک کھڑکی میں کھڑی لمبے لمبے سے سانس لیتی رہی ، پھر اپنے بال سمیٹے۔ اسے دیکھ کر مجھے اپنی دوست فاریہ یاد آ گئی، جو ہو بہو اس جیسی تھی ۔ فاریہ عادتا بھی گل بانو کی طرح تھی۔ وہ بھی اس باغ میں روز شام کو سامنے والی بینچ پر بیٹھ کر خوشبوؤں سے باتیں کیا کرتی تھی۔ میں اسے کبھی نہ بھول پاؤں گی ۔ وہ اور میں اکٹھے کالج میں پڑھتے تھے۔ ہم دونوں کے گھر ایک ہی بلاک میں تھے، اس لیے ایک ہی کالج میں داخلہ لیا تھا۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھی ، اسی وجہ سے شروع میں اس کو مجھ سے بات کرنے میں جھجک ہوتی تھی۔ جب اس نے میری عادت کو سمجھ لیا تو ہماری خوب دوستی ہو گئی۔ میرے والد ایک معروف تاجر تھے۔ میں ان کی اکلوتی اولاد تھی ۔ اس حساب سے مجھے بگڑا ہوا ہونا چاہیے تھا لیکن والدہ نے تربیت کچھ اس طرح کی کہ دولت نے میرا دماغ خراب نہیں کیا اور نہ ہی مجھے بدتمیز بنایا۔ تب ہی میں شروع سے باادب اور تمیزدار رہی جبکہ فاریہ گھر بھر کی لاڈلی تھی۔ والدین کے علاوہ بھائی بھی اس کو بہت چاہتے تھے۔ جب وہ بھائیوں کی شکایتیں ماں باپ سے کرتی تو ان بے چاروں کو بلاوجہ ڈانٹ پڑ جاتی، یوں وہ کچھ سر چڑھی ہو گئی تھی۔ فضول خرچی اسے پسند تھی۔ ہمہ وقت نت نئے لباس خریدنے کی فکر میں رہتی جبکہ دولت ہونے کے باوجود، میں سادہ لباس میں سکون محسوس کرتی تھی ۔ ہماری دوستی میں بس اتنا ہی تضاد تھا ، یوں وہ بہت رحم دل اور نرم مزاج تھی ایک دن فاریہ آئی، بڑی بنی ٹھنی اور خوش نظر آ رہی تھی، آتے ہی بولی ۔ تمہیں کچھ خبر ہے ہمارے پڑوس کے خالی مکان میں لوگ آ گئے ہیں ۔ اچھا مگر یہ کوئی ایسی خاص خبر تو نہیں ہے۔ میں نے جواب دیا۔ خاص ہے، کیونکہ اس میں خاص قسم کے لوگ آئے ہیں۔ اچھا بابا ہوں گے خاص، اب تم مجھے پڑھنے دو۔ کل ٹیسٹ ہے اور تم نے بھی تو ٹیسٹ دینا ہے، تیاری کرلو، اس میں ہمارا بھلا ہے۔ پہلے میری پوری بات تو سن لو آؤ ذرا سامنے کھڑکی کے پاس چلو۔ وہ بازو سے پکڑ کر مجھے ادھر لے گئی۔ وہ دیکھو۔ سامنے ایک خوب صورت لڑکا کھڑا تھا۔ وہ بولی ۔ ہیں ناخاص لوگ اچھا تو تم مجھے یہ دکھانے لائی ہو مل چکی ہوں میں اس کی بہن گل بانو سے جانتی ہو اس کا نام کیا ہے۔ بھئی رہنے دو بس۔ میں نے ناگواری سے کہا ۔ اب مجھے پڑھنے دو۔ میں اپنی جگہ آ کر بیٹھ گئی۔ فاریہ کا منہ بن گیا تھا ، جیسے اس کا دل ٹوٹ گیا ہو۔ اس نے کہا۔ امتحان میں کافی وقت پڑا ہے اور تم ابھی سے سر کھپا رہی ہو۔ وہ بور ہو کر چلی گئی۔ میں نے شکر کیا کہ اس نے میرا زیادہ وقت نہیں لیا۔ ایک روز میں لائبریری میں بیٹھی پڑھ رہی تھی کہ دروازہ کھلا، میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو سامنے وہی لڑکا کھڑا تھا، جسے فاریہ اس روز مجھے خاص طور پر دکھا رہی تھی۔ میں محویت سے اسے دیکھنے لگی ، تب وہ بولا ۔ کیا نظر لگانے کا ارادہ ہے میں جھینپ گئی۔ وہ کہنے لگا۔ میں نے یہاں داخلہ لیا ہے اور خیر سے ہم پڑوسی بھی ہیں، تو میں آپ کو کس نام سے پکاروں میں پھر بھی خاموش رہی۔ کیا آپ کا کوئی نام نہیں ہے میں نے اس بات کا جواب نہ دیا لیکن کہہ دیا کہ میں آپ کا نام جانتی ہوں۔ شاہ رخ نام ہے آپ کا۔ اچھا کس نے بتادیا ویسے میں بھی آپ کا نام جانتا ہوں۔ علیشہ ہے نا آپ کا نام جانتے ہیں تو پھر پوچھ کیوں رہے ہیں بس ویسے ہی تعارف چاہیے تھا۔ اچھا آپ مطالعہ کریں میں کلاس میں ملوں گا۔ یہ کہہ کر وہ چلا گیا۔ اس کے فوراً بعد فاریہ آ گئی، بولی ۔ کیسا لگا تو تم نے اسے بھیجا تھا میرے پاس۔ ہاں، کیوں تم کو برا لگا۔ برا لگا تب ہی تو کہہ رہی ہوں۔ کیوں بھیجا تھا، اسے میرے پاس وہ ہمارا پڑوسی ہے اور کلاس فیلو بھی، ہم سے اس کے دو رشتے تو بنتے ہیں۔ تم کرتی پھرو اس طرح کی فضول رشتے داریاں ، مجھے پڑھنے دو۔ میں نے جل بھن کر جواب دیا۔ بڑی آئی پڑھاکو یہ کہہ کر وہ چلی گئی۔ اس کے بعد فاریہ نے اس سے دوستی کر کے نئے رشتے بنانے شروع کر دیے۔ وہ ازخود اس سے باتیں کرتی جبکہ وہ اس کو خاص لفٹ نہیں کراتا تھا۔ تاہم جب میں فاریہ کے ہمراہ ہوتی تو وہ خوب باتیں کرتا اور گفتگو کو طول دینے کی کوشش بھی کرتا۔ میں نے اندازہ کر لیا کہ وہ فاریہ سے زیادہ مجھے اہمیت دیتا ہے اور مجھ سے باتیں کر کے راحت محسوس کرتا ہے۔ یوں چار سال گزر گئے ۔ اس عرصہ میں شاہ رخ نے بھی ہمیں شکایت کا موقع نہیں دیا۔ کالج کا دور ختم ہوتے ہی اس نے مجھے پرپوز کر دیا۔ میں اس اچانک پیش کش سے گھبرا گئی ۔ جواب میں اتنا ہی کہہ سکی کہ اگر ایسی بات ہے تو اپنے والدین کو ہمارے گھر بھیجو۔ اس سے زیادہ کیا کہہ سکتی تھی۔ جان لیا تھا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اور مجھے بھی وہ برا نہیں لگتا تھا۔ دو دن بعد اس کے والدین رشتے کے لیے ہمارے گھر آ گئے۔ میں اپنے کمرے میں بیٹھی تھی ، جبکہ امی خوش نظر آ رہی تھیں۔ وہ کمرے میں آئیں ، کہنے لگیں ۔ عاشی چلو کچھ مہمان آئے ہیں تم سے ملنا چاہتے ہیں۔ میں شرماتی جھجکتی ہوئی ڈرائنگ روم میں داخل ہوئی۔ شاہ رخ کی امی نے مجھے گلے سے لگا کر پیار کیا۔ وہ لوگ اپنے ساتھ کیک لائے تھے ۔اگلی بار وہ لوگ مٹھائی لائے اور مجھے انگوٹھی پہنا کر چلے گئے۔ دو ماہ بعد میری شاہ رخ سے شادی ہو گئی ۔ شادی کے بعد میں بہت خوش تھی۔ شاہ رخ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔ عورت کو شادی کے بعد خاوند کا سچا پیار مل جائے اور کیا چاہیے۔ فاریہ البتہ روٹھی ہوئی تھی۔ جو آرزو وہ اپنے لیے کر رہی تھی، میرے نصیب میں لکھی ہوئی تھی۔ چار ماہ خوشیوں بھرے گزرے، پھر شاہ رخ کا پیار رفتہ رفتہ کم ہونے لگا، ان کی توجہ گھٹنے لگی۔ اس بات کو میں نے دلی تکلیف کے ساتھ محسوس کیا۔ وہ خوبرو تھے، وجیہ تھے، لہذا سن گن ملنے لگی کہ ان کے سلسلے کئی لڑکیوں سے ہیں۔ شادی کے کچھ دن تو وہ پوری طرح میری طرف متوجہ رہے لیکن اب پھر سے پرانے تعلق استوار ہونے لگے تھے۔ دیر سے گھر آنا ، رات کا کھانا باہر سے کھا کر آنا، مجھ سے معمولی معمولی باتوں پر الجھنا۔ ایک روز میں میکے سے اچانک گھر آ گئی، جبکہ چار دن رہنے کا کہہ کر گئی تھی۔ یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ وہ گھر میں بازاری عورت کو لائے ہوئے تھے۔ میں نے کہا۔ ابھی ابھی تم دونوں گھر سے نکل جاؤ، یہ میرا گھر ہے، کوئی ریسٹورنٹ نہیں کہ ایسی عورتیں یہاں آ کر راحت افروز ہوں۔ اس پر شاہ رخ نے چلا کر کہا۔ یہ گھر میرا ہے، تمہارا نہیں ۔ تم کون ہوتی ہو میرے مہمان کو گھر سے باہر کرنے والی میں جس کو چاہوں، اپنے گھر مدعو کروں ۔ مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ مجھے تبھی غصہ آ گیا اور میں اس عورت کو دھکے دے کر گھر سے نکالنے لگی۔ تب انہوں نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا اور بازوں سے پکڑ کر، گھر سے باہر کر کے بولے۔ میکے جاؤ اور خبردار جو اپنے والدین کو کوئی بات کہی ، ورنہ طلاق دے دوں گا۔ بتاتی چلوں کہ شاہ رخ کی شادی تو سامنے والے گھر سے ہی ہوئی تھی اور میں ایک ماہ دلہن بن کر وہاں رہ پائی۔ بعد میں ان کو کمپنی کی طرف سے گھر مل گیا اور ہم اس گھر میں شفٹ ہو گئے ، تب ہی میں اپنے میکے اور سسرال سے دور ہو گئی تھی ۔ میرا سسرال تو میرے میکے کے سامنے تھا۔ ساس ، سر، دیور، نند سب وہاں رہتے تھے۔ خیر میں بمشکل اپنے میکے پہنچی اور وہاں جا کر بے ہوش ہو گئی۔ ہوش آیا تو امی ابو پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ امی مجھے اس حال میں دیکھ کر رو رہی تھیں۔ میں بھی ان سے لپٹ کر رو دی۔ میرے والدین نے داماد کو بلوا لیا۔ وہ آئے اور ابو سے بلند لہجے میں بات کرنے لگے تو انہوں نے اسی وقت مطالبہ کر دیا کہ تم ابھی میری بیٹی کو طلاق دو۔ اس کے بعد جس قدر جی چاہے رنگ رلیاں منا لینا ۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مجھے ایسے طلاق ہو جائے گی۔ ایک سال بعد ابو نے میری شادی اپنے بھانجے سے کر دی۔ مجھے لگتا تھا کہ طلاق صدمہ کبھی نہ بھول پاؤں گی ، مگر فیض بے حد اچھے شوہر ثابت ہوئے ۔ انہوں نے میرا ٹوٹا ہوا دل ایسے اپنے ہاتھوں میں سنبھال لیا جیسے کوئی آبگینے کو سنبھالتا ہے۔ وہ دیر تک ڈھیروں اچھی اچھی باتیں کرتے، مجھے سمجھاتے ، دل جوئی کرتے ، تاکہ ماضی کا زخم بھول کر نئی زندگی کو خوشیوں کے ساتھ قبول کر لوں ۔ فیض کی اس سعی میں خلوص تھا ، اس لیے وہ جیت گئے اور میں گزرے دنوں کے دکھ درد بھلا کر ان کے ساتھ نئی زندگی کی خوشیوں میں کھو گئی۔ میں فیض کے ساتھ ہر لحاظ سے پرسکون زندگی گزار رہی تھی۔ ان ہی دنوں کسی نے میری پیاری دوست فاریہ کی عزت پامال کر دی ۔ اس نے شرم کے مارے خودکشی کرنا چاہی مگر زندگی تھی کہ بچ گئی۔ اس نے مجھے اپنے مجرم کا نام بتانا ضروری نہ سمجھا ، لیکن استدعا کی کہ میں کچھ دن کے لیے اسے اپنے گھر پناہ دے دوں، کیونکہ اس کے والدین فاریہ سے سخت ناراض تھے۔ انسان کی زندگی میں کچھ ایسے موڑ بھی آجاتے ہیں، جب اسے کچھ نازک اور اہم فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ فیض نے مجھے سمجھانا چاہا کہ فاریہ کا ہمارے گھر میں رہنا ٹھیک نہیں، لیکن میں اپنی دوست کو دکھ کے لمحات میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتی نے اپنے شوہر کو منا لیا اور فاریہ کو گھر لے آئی۔ کچھ عرصہ تو وہ میرے سوا کسی سے کلام نہ کرتی ۔ فیض سے بھی بات نہیں کرتی تھی، پھر رفتہ رفتہ دونوں ایک حد میں رہ کر ہم کلام ہونے لگے۔ میں اس بات کا برا نہ مناتی کہ ہر حال فاریہ کو خوش دیکھنا چاہتی تھی۔ وقت کے ساتھ ان میں اپنائیت بڑھنے لگی اور وہ آپس میں ہنسی، مذاق کرنے لگے۔ کبھی ان کے درمیان شطرنج کھیلتے ہوئے جھگڑا بھی ہو جاتا، تو میں صلح کروا دیتی کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دونوں ہی شطرنج کے رسیا تھے، جبکہ مجھ کو اس کھیل سے کوئی لگاؤ نہیں تھا۔ کبھی کبھی فاریہ اپنی خالہ کے گھر رہنے چلی جاتی تھی تب ہی میں نے نوٹس کیا کہ فیض کو چپ لگ جاتی ۔ جب تک وہ لوٹ نہ آتی یہ گم صم رہتے اور مجھ سے کم بات کرتے ، لگتا کہ مسکرانا بھول گئے ہوں۔ شروع میں تو میں نے محسوس نہ کیا مگر بعد میں کچھ کھٹکنے لگا کہ ایسی کیا بات ہے کیا فیض ، فاریہ کو چاہنے لگے ہیں تب ہی خود کو سمجھا لیتی کہ فاریہ میری گہری سہیلی ہے۔ ہمیشہ ہم نے ایک دوسرے پر اعتبار کیا ہے اور اب میں عام عورتوں کی طرح اپنی سہیلی کو خوش دیکھ کر بدگمان ہو رہی ہوں، اتنے اچھے شوہر کو بھی شک کی نظر سے دیکھ رہی ہوں۔ ایسی گھٹیا سوچیں مجھ کو زیب نہیں دیتیں۔ فاریہ بے چاری نے پناہ مانگی اور اب اس کو گھر سے جانے کا کہہ دینا کم ظرفی تھی لیکن جب حقیقت کچھ اور دکھائی دے رہی ہو تو انسان کب تک خود کو ایسی سوچوں سے بہلا سکتا ہے۔ اب مجھے صاف محسوس ہونے لگا تھا کہ فاریہ کے آنے سے فیض کھل اٹھتے تھے، جیسے اس کی راہ میں آنکھیں بچھائے بیٹھے ہوں۔ مجھے یقین ہونے لگا کہ ان دونوں کے درمیان پر کوئی ان دیکھا رشتہ استوار ہونے جا رہا ہے۔ میں کچن میں ہوتی ، وہ لوگ باتیں کرتے تو لگتا کہ شطرنج کی آڑ میں کوئی اور کھیل چل رہا ہے، گویا ان کا آپس میں کوئی پرانا بندھن ہو، یہی نہیں فاریہ اپنے سارے سارے دکھ بھول کر ہر دم مسکرانے لگی تھی۔ وہ روز بہ روز نکھرتی جا رہی تھی۔ اس کے چہرے پر بلا کی کشش نے بسیرا کر لیا تھا۔ اس کے چہرے کی چمک اب دیکھنے والے کو بار بار متوجہ کرتی تھی۔ فیض جب اسے مخاطب کرتے تو اس کے لبوں پر خفیف مسکراہٹوں کے پھول سے کھلنے لگتے تھے اور آنکھوں میں جگنوؤں کی سی دمک دکھائی پڑتی تھی۔ فیض کو مجھ میں عیب اور فاریہ میں بہت خوبیاں دکھائی دینے لگی تھیں۔ میں پھر بھی چپ تھی کہ میں نے دکھی دوست کی مدد کی ہے، کہیں دل آزاری نہ کر بیٹھوں۔ ایک دن، رات میں جب ہم اپنے بیڈ روم میں لیٹے تو فیض نے رخ پھیر کر میری طرف سے پیٹھ کر لی ، تب مجھ سے نہ رہا گیا اور میں نے ان سے سوال کر دیا کہ آپ کو آج کل کیا ہو گیا۔ ہے آپ کبھی گم صم ، کبھی الجھے الجھے کسی کشمکش کا شکار رہنے لگے ہیں۔ مجھے اپنی الجھن بتا دیں، شاید میں آپ کی کچھ مدد کرسکوں ۔ یہ بات میں نے ایک اتنے پیار سے کہی کہ ان کے ضمیر کا بوجھ بڑھ گیا اور اس بوجھ سے گھبرا کر انہوں نے اقرار کر لیا کہ وہ فاریہ سے محبت محسوس کرنے لگے ہیں اور اب اس کی محبت سے کنارہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔ یہ سن کردم بخود رہ گئی ۔ حیران تھی کہ ان کو مجھ سے ایسی بات کہتے ہوئے یہ بھی خیال نہ رہا کہ میں میں ان کی بیوی ہوں، مجھے یہ سب سن کر کس قدر دکھ پہنچے گا ۔ شاید فاریہ کی محبت اس قدر حاوی ہو گئی تھی کہ اب ان کے دل و دماغ پر اسی کی حکمرانی تھی ۔ ہمہ وقت اس کے خیال میں کھوئے رہتے ۔ رات کو جب میرے پاس ہوتے تو تنہائی میں بھی مجھ سے اسی کی باتیں کرتے تھے۔ جب وہ صبح گھر سے جاتے ، ہر روز سوچتی کہ اپنی دوست کو شوہر کی دلی کیفیت سے آگاہ کر دوں مگر یہ بات زبان تک آ کر رک جاتی اور میں کچھ بھی نہ کہہ پاتی۔ یوں لگتا کہ یہ کہہ دینے سے میرا بھی نقصان ہو جائے گا۔ اس بات سے بھی ڈر لگتا تھا کہ فاریہ بھی کہیں ایسی باتیں نہ کہہ دے۔ اسی اذیت اور پریشانی میں دن گزرتے جارہے تھے۔ فیض کا حجاب اٹھ چکا تھا۔ وہ اصرار کرنے لگے تھے کہ تم اگر میری دوست ہو تو فاریہ کو میری دلی کیفیت سے آگاہ کرو، پھر منع بھی کرتے کہ نہیں، اسے مت بتانا، ورنہ تمہارا نقصان ہو جائے گا اور میں نہیں چاہتا کہ تمہارا نقصان ہو۔ بار بار کہتے اس کو نظروں سے دور کرنا چاہتا ہوں ، مگر سوچتا ہوں کہ اگر ایسا کیا تو کہیں اس سے باہر نہ ملنے لگوں ، تب اور بھی برا ہو جائے گا۔ یہ کہہ کر مجھ سے معافیاں بھی مانگتے ، میرے پیروں کو ہاتھ لگاتے کہ بے بس کو معاف کر دو، دراصل میں ادھورا ہو گیا ہوں ۔ تم ہی کو سب سے زیادہ اپنا سمجھتا ہوں ، ورنہ تم سے دل کی بات کیوں کہتا۔ خدارا میرا راز افشا کر کے مجھے رسوا نہ کرنا۔ یوں وہ میری ذات کی توہین بھی کرتے اور معافیاں بھی طلب کرتے۔ میں پریشان ہو جاتی کہ کیا کروں وہ اب خود سے بے گانہ ہو چلے تھے ، ان کو جنون جیسی کیفیت نے گھیر لیا تھا۔ ہر وقت کسی خیال میں کھوئے رہتے۔ اب کام پر ان کا دھیان نہ رہا تھا ۔ بھلا بیوی سے کوئی شوہر ایسی ہے باتیں کرتا ہے، مگر وہ کہتے ۔ عاشی تمہاری دوست میرے دل کی دھڑکن کی طرح ہوتی جارہی ہے۔ میری رگوں میں تم دوڑتے ہوئے خون کی مانند اور وہ میرے وجود میں خوشبو کی طرح پھیل گئی ہے لیکن خدارا اس کو مت بتانا، کیونکہ میں تمہیں بھی کھونا نہیں چاہتا، اپنا گھر برباد کرنا نہیں چاہتا۔ انسان کب تک ایسی باتیں برداشت کر سکتا ہے، خصوصاً بیوی، بس ایک روز تنگ آ کر میں نے خودکشی کی ٹھان لی ، تاکہ میں اپنے شوہر کے لیے راستہ صاف کر دوں ، مگر ایسا بھی نہ کر سکی۔ یہ چھٹی کا دن تھا۔ میں صبح صبح سو کر اٹھی ، فاریہ ابھی سو رہی تھی ، فیض بھی محو خواب تھے۔ شوہر کے نام ایک رقعہ لکھا کہ میں ماموں کے پاس گاؤں جا رہی ہوں ۔ آگے آپ جانیں اور فاریہ ۔ میں خود آپ کو موقع دے رہی ہوں ، تا کہ آپ فاریہ سے اظہار محبت کر لیں۔ اگر وہ بھی آپ کو قبول کرلے تو پھر میں آپ کی زندگی سے دور چلی جاؤں گی ۔ رقعہ میں نے کھانے کی میز پر رکھ دیا، کیونکہ دونوں اس میز پر کھانے بیٹھتے تھے۔ پہلے فاریہ اٹھی، اس نے چائے بنائی اور ٹیبل پر آئی تو اس نے یہ رقعہ پڑھ لیا۔ اس وقت فیض بھی آ گئے۔ اس نے رقعہ ان کو دے کر کہا کہ یہ کیا معاملہ ہے وہی ، جس کو دل کا معاملہ کہا جاتا ہے۔ فیض نے جواب دیا اور وہی معاملہ ہے جو تم نے رقعہ میں پڑھ لیا ہے۔ اب میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا یہ بات میں نے علیشہ کو بھی بتادی ہے۔ وہ بولی ۔ یہ ممکن نہیں ہے، کیونکہ میری سہیلی کا پہلا گھر بھی میری وجہ سے اجڑا ہے۔ میں نے شاہ رخ سے محبت کی اور اس نے مجھے تباہ کیا، ساتھ میں علیشہ بھی تباہ ہو گئی، پھر بھی اس نے مجھے پناہ دی۔ اب میں ہرگز اس کے گھر کو اجاڑنے کا سبب نہیں بنوں گی۔ میں چلی جاؤں گی۔ اگر تم کو مجھ سے اتنی ہی محبت ہے تو میری خاطر جا کر اپنی بیوی کو لے آؤ ۔ فاریہ نے قسمیں دے کر اسی دن فیض کو گاؤں روانہ کر دیا تا کہ وہ مجھے گھر لے آئیں ۔ جب فیض مجھے لے کر آئے ، تو فاریہ ہمارے گھر سے جا چکی تھی ، نہ جانے کہاں باوجود تلاش کے یہ آج تک معلوم نہ ہو سکا ۔ میرا دل فیض کی وجہ سے ٹوٹا تو آئینے میں بال آ ہی گیا مگر فاریہ نے دوستی کی لاج نبھا دی، جیسے میں نے اس کے برے دنوں میں اپنے گھر پناہ دے کر اس سے دوستی کا رشتہ نبھا دیا تھا ، اس نے میرا احسان اتار دیا۔ مجھے پتا چل گیا کہ دوستی قابل اعتبار بھی ہوتی ہے لیکن میرا اعتماد پھر بھی دنیا سے اٹھ گیا ہے۔ | null |
null | null | null | 9 | https://www.urduzone.net/allah-ki-grift/ | ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی اور وارث علی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا جا رہا تھا۔اس کا سر جھکا ہوا تھا۔ چہرہ اداس اور آنکھوں میں ویرانی تھی۔ وارث کی عمر تیس سال کے لگ بھگ تھی۔ اس کا جسم کمزور ہو چکا تھا۔ سر کے بال سفید ہو چکے تھے۔ اس کی شیو اکثر بڑھی رہتی تھی اور وہ کئی دن کے بعد اپنے باربر کے پاس جا کر شیو کرا آتا تھا جو اسے اپنے ہیئر کٹنگ سیلون میں دیکھ کر خوش اخلاقی سے پیش آتا تھا۔ وہ اس کے کہے بغیر چائے منگوا کر کوئی بات چھیڑ دیتا تھا۔ ایک ہفتہ پہلے جب وارث اس کے سیلون میں گیا تھا تو باربر نے اس کی شیو بنانے کے بعد پوچھا تھا۔ بالوں کو رنگ دوں وارث نے جواب دیا۔ اس کا کیا فائدہ اب تو زندگی میں رنگ نہیں رہے۔ تمہاری زندگی اور رنگ لازم و ملزوم ہیں۔ جب تک تمہاری زندگی ہے ، رنگ تمہارے ساتھ رہیں گے۔ ان رنگوں کا کیا ہے سارے رنگ مل کر بھی میری بے رنگ زندگی کو رنگین نہیں بنا سکتے۔ وارث کی آنکھوں میں اداسی آ گئی تھی۔ تم بہت بدل گئے ہو۔ تمہارے چہرے کی مسکراہٹ ختم ہو گئی ہے۔ تم مسکراتے بھی ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے تم اپنے زخم کھرچ رہے ہو ۔ باربر اس کی طرف دیکھ کر بولا۔ جو کھو گیا ہے وہ واپس نہیں آ سکتا۔ اتنا کہہ کر اپنے اداس چہرے کے ساتھ وہ اس کے سیلون سے باہر نکل گیا تھا۔ باربر نے محسوس کیا تھا کہ اس بار وارث پہلے سے زیادہ اداس اور غمگیں تھا۔ وارث چلتے ہوئے ایک لمحے کے لئے رکا جیسے اچانک اسے کچھ یاد آ گیا ہو۔ اس نے اپنے کوٹ کی دائیں جیب کو ٹٹولا۔ جیب کے اندر رکھا ہوا کاغذ محسوس کرنے کے بعد وہ پھر چلنے لگا۔ وارث مصور اور خطاط تھا۔ اس نے ہوش سنبھالتے ہی برش اور رنگوں سے کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اس کا باپ بھی ایک مصور تھا۔ باپ کے مرنے کے بعد اس نے چھوٹا سا گھر آرٹ گیلری میں تبدیل کر دیا تھا۔ ماں بہت پہلے چل بسی تھی۔ اب وہ اکیلا تھا۔ اس گھیر نما گیلری میں چاروں طرف اس کی بنائی ہوئی تصویریں دکھائی دیتی تھیں۔ جہاں دو چیزوں کی بو ہر وقت آتی رہتی تھی، ایک رنگ اور دوسری اس کی سگریٹوں کے دھویں کی۔ وہ بہت سگریٹ پیتا تھا۔ سگریٹ منہ سے الگ ہوتا تو اپنی کھڑ کی کا پٹ کھول کر چائے والے کو آواز دیتا۔ ایک چائے بھیج دو۔ وارث کا گھر بازار میں تھا۔ نیچے دکانیں تھیں جو کسی اور کی ملکیت تھیں جبکہ اوپر چھوٹا سا گھر جو اب آرٹ گیلری بن چکا تھا، اسے ورثے میں مل گیا تھا۔ وارث کا اوڑھنا بچھونا اب یہی گھر تھا جہاں وہ دن رات رنگوں سے کھیلتا رہتا تھا۔ چائے والا دن بھر اسے چائے اور سگریٹ تو پہنچاتا ہی تھا لیکن صبح کے وقت ایک کپ گرم چائے پہنچانا اس کی ڈیوٹی میں شامل تھا۔ وارث کی شہرت سن کر ڈاکٹر الیاس اس کی پینٹنگ لینے کے لئے پہنچ گیا تھا۔ اس نے اسی علاقے میں اپنا پرائیویٹ کلینک کھولا تھا۔ وہ اپنے کلینک میں کچھ مصوری کے شاہکار آویزاں کرنا چاہتا تھا۔ ڈاکٹر الیاس نے اس کی چار تصویریں منتخب کیں اور اس کی قیمت پوچھی تو وارث نے کہا۔ آپ نے بتایا کہ آپ ڈاکٹر ہیں۔ ہاں میں ڈاکٹر ہوں۔ ڈاکٹر الیاس نے اپنا وز یٹنگ کارڈ نکال کر اس کی طرف بڑھا دیا۔ وارث نے کارڈ لے کر ایک نظر دیکھا اور پھر اسے دراز میں رکھ دیا۔ آپ نیا کلینک کھول رہے ہیں۔ یہ تصویریں میری طرف سے تحفہ ہیں، آپ لے جائیں۔ بہت شکریہ ، لیکن میں ان تصویروں کی قیمت دینا چاہوں گا۔ مجھے بتائیں کہ آپ کتنے پیسے لینا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر الیاس مسکرا کر بولا۔ بس ان تصویروں کی قیمت یہی ہے کہ آپ مجھے اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ میں یہ تصویریں بیچنے کے لئے نہیں بناتا لیکن ضروریات زندگی کے لئے مجھے ایسا کرنا پڑتا ہے۔ جب میری جیب میں کچھ پیسے آجائیں تو پھر مجھے زیادہ لالچ نہیں رہتی۔ وارث بولا۔ چلیں، میں آپ کی ایک تصویر تحفہ کے طور پر رکھ لیتا ہوں، باقی تین کی قیمت آپ لے لیں۔ ڈاکٹر الیاس نے کہا۔ لیکن وارث ان سے اپنی تصویروں کی قیمت لینے کے لئے تیار نہیں تھا اور اس کے مجبور کرنے پر ڈاکٹر الیاس کو رقم ادا کئے بغیر وہ تصویریں لے جانا پڑی تھیں۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ جب وارث بیمار ہو گیا تو جس ڈاکٹر کے پاس وہ علاج کرا رہا تھا، اس نے ڈاکٹر الیاس کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر الیاس نے جو نہی وارث کو دیکھا، وہ فورا سے پہچان گیا۔ اس میں شک نہیں تھا کہ وارث کی صحت کمزور ہو گئی تھی۔ اس کا چہرہ بھی پہلے جیسا نہیں رہا تھا لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر الیاس اس کا نام بھی نہیں بھولا تھا۔ ارے وارث صاحب ڈاکٹر الیاس مسکراتے ہوئے آگے بڑھا۔ آپ کو میرا نام یاد ہے ۔ وارث خوش ہو کر بولا۔ مجھے سب یاد ہے۔ کیا بات ہے تم بہت کمزور ہو گئے ہو۔ تمہاری صحت پہلے جیسی نہیں رہی۔ ڈاکٹر الیاس نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے پوچھا۔ یہ تو آپ بتائیں گے کہ مجھے کیا ہوا ہے۔ جس ڈاکٹر کے پاس میں علاج کر رہا تھا، انہوں نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے۔ ڈاکٹر الیاس نے وارث کو اچھی طرح چیک کیا اور پھر کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے۔ جب تک وارث کے ٹیسٹوں کی رپورٹیں آتیں اس وقت تک کے لئے ڈاکٹر الیاس نے کچھ دوائیں لکھ دیں۔ وارث وہ دوائیں کھاتا رہا۔ پھر جب وہ لیبارٹری سے اپنی ٹیسٹ رپورٹس لے کر باہر نکلا تو ہلکی ہلکی بوندا باندی ہونے لگی تھی اور وہ اسی بوندا باندی میں ڈاکٹر الیاس کے کلینک کی طرف چلا جارہا تھا۔ ڈاکٹر الیاس کا کلینک آ گیا۔ اندر مریضوں کا رش تھا۔ وہ اپنا ٹوکن لینے کے لئے کائونٹر کی طرف بڑھا تو وہاں موجود لڑ کے نے وارث کو دیکھتے ہی کہا۔ آپ ایک طرف بیٹھ جائیں، جیسے ہی مریض باہر نکلتا ہے میں آپ کو ڈاکٹر کے پاس بھیج دوں گا۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ آپ جب بھی آئیں، ٹوکن دینے کی بجائے آپ کو اندر بھیج دوں۔ وارث بینچ کی طرف جاتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ ڈاکٹر الیاس کو یاد تھا کہ آج میری رپورٹس ملنے والی ہیں، اس لئے انہوں نے پہلے ہی کائونٹر پر موجود لڑکے کو ہدایت دے دی تھی۔ تھوڑی دیر کے بعد لڑکے نے وارث کو ڈاکٹر الیاس کے کمرے میں بھیج دیا۔ آجائو وارث یہاں بیٹھ جائو ۔ ڈاکٹر الیاس نے اسے دیکھتے ہی کہا۔ وارث اس کے سامنے اسٹول پر بیٹھ گیا۔ ر پورٹ لے کر آئے ہو۔ ڈاکٹر الیاس نے پوچھا۔ جی۔ وارث نے اپنے کوٹ کی جیب سے ایک لفافہ نکالا اور ڈاکٹر الیاس کی طرف بڑھا دیا۔ ڈاکٹر الیاس نے کاغذات نکال کر پڑھنا شروع کر دیئے۔ جیسے جیسے وہ کاغذ پلٹ رہا تھا، اس کے ماتھے پر تشویش عیاں ہوتی جارہی تھی۔ میری رپورٹ میں کیا آیا ہے ۔ وارث نے پوچھا۔ تمہیں اب کچھ احتیاط کرنی پڑے گی۔ فی الحال رنگوں سے دور رہنا ہو گا اور ڈاکٹر الیاس بولا۔ ڈاکٹر صاحب میری رپورٹ میں کیا آیا ہے ۔ وارث نے متانت سے پوچھا۔ تمہارے پھیپھڑوں میں کچھ مسئلہ ہے ۔ ڈاکٹر الیاس بولا ۔ تم فکر مت کرو۔ ڈاکٹر صاحب آپ مجھے صاف بتادیں۔ مجھ میں سننے کا حوصلہ ہے۔ وارث نے کہا۔ ڈاکٹر الیاس سوچنے لگا۔ ابھی وہ سوچ ہی رہا تھا کہ وارث پھر بولا۔ لیبارٹری والا میرا جاننے والا ہے۔ میرے استفسار پر اس نے بتایا کہ مجھے کینسر ہے۔ اب آپ مجھے بتادیں کہ میرے پاس زندہ رہنے کا وقت ہے کہ نہیں۔ دیکھیں ڈاکٹر صاحب کچھ چھپائے گا مت۔ میں سچ سننا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر الیاس نے بتایا۔ ٹھیک ہے کہ تمہیں کینسر ہے اور یہ آخری اسٹیج پر ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ تم کتنا جی سکو گے کیونکہ یہ خدا بہتر جانتا ہے لیکن تمہاری رپورٹس بتاتی ہیں کہ تمہارے پاس وقت کم ہے۔ ڈاکٹر الیاس کی بات سن کر وارث سوچ میں پڑ گیا۔ ڈاکٹر الیاس نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ بڑ لیا۔ گھبرائو نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ مجھے کوئی خوف نہیں ہے۔ مجھے یہ بھی خوف نہیں ہے کہ میں مر جائوں گا۔ موت سب کو آئی ہے اور ویسے میں اسی دن مر گیا تھا جس دن وارث بولتے بولتے چپ ہو گیا۔ اس نے کرب ناک انداز میں ڈاکٹر الیاس کی طرف دیکھا۔ پھر چند لمحے توقف کے بعد بولا۔ میرے ذمے ایک کام ہے، بس مجھے اس کام کو مکمل کرنے کے لئے مہلت چاہئے۔ دیکھتے ہیں کہ موت مجھے کام کرنے دیتی ہے کہ نہیں اور اگر میں کام مکمل کئے بغیر مر گیا تو مجھے مرنے کا بہت افسوس ہو گا۔ وارث اتنا کہہ کر اپنی جگہ سے اٹھا۔ تم کہاں جارہے ہو ڈاکٹر الیاس نے پوچھا۔ اپنے گھر جا رہا ہوں۔ بیٹھو میں تمہیں کچھ دوائیں لکھ کر دے رہا ہوں۔ ڈاکٹر الیاس نے کہا۔ ہاں دوائیں لکھ کر دے دیں، شاید یہ دوائیں مجھے میرا کا میرا کام مکمل کرنے میں مدد دے سکیں۔ وارث کی آنکھوں میں چمک سی ابھری۔ ڈاکٹر الیاس اپنے پیڈ پر دوائیں لکھنے لگا اور پھر وہ کاغذ پیڈ سے الگ کر کے وارث کی طرف بڑھا کر بولا۔ دو دن کے بعد پھر آنا۔ گر زندگی رہی تو ضرور آئوں گا۔ وارث نے دھیمے لہجے میں کہا اور نسخہ جیب میں ڈال کر باہر نکل گیا۔ وارث اپنے گیلری نما گھر میں پہنچا۔ اس نے کوئی بتی روشن نہیں کی اور اپنی آرام کرسی پر بیٹھ گیا۔ اس نے کرسی کی پشت کے ساتھ ٹیک لگا لی اور آنکھیں موند لیں۔ وہ اپنی بیماری سے پریشان نہیں تھا، وہ اس بات پر متفکر تھا کہ اس کی بیماری اسے اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرنے کی مہلت دیتی ہے کہ نہیں۔ وہ ہر صورت میں اپنا وعدہ پورا کرنا چاہتا تھا۔ وہ اپنے وعدے کو نبھانے کے لئے آٹھ سال سے انتظار کر رہا تھا اور اب چوبیس گھنٹوں کے بعد وہ آرہا تھا۔ اس کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی تھا۔ وارث آنکھیں بند کئے ماضی کے اوراق پلٹنے لگا۔ وارث کو پیسہ کمانے کا لالچ نہیں تھا۔ وہ اپنی بنائی ہوئی تصویروں کو کسی طے شدہ معاوضے پر فروخت نہیں کرتا تھا۔ جس تصویر کے اسے جو پیسے بھی مل جاتے، وہ رکھ لیتا تھا اور اپنی زندگی کی ضرورتیں پوری کرتا اور شکر ادا کرتا تھا۔ ایک دن اس کی ملاقات شازیہ سے ہو گئی۔ وہ ایک پر کشش لڑکی تھی۔ وارث نے اسے دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا۔ وہ اکثر اس کی گیلری میں آنے لگی اور تصویریں دیکھ کر چلی جاتی۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھتے اور آنکھوں ہی آنکھوں میں کوئی بات کر لیتے تھے۔ ایک دن وارث نے شازیہ سے کہا۔ ا گر آپ برا محسوس نہ کریں تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ کی تصویر بنائوں اور میری یہ تصویر سب سے الگ اور نایاب ہو گی۔ کیا واقعی آپ میری تصویر بنانا چاہتے ہیں شازیہ مسکرائی۔ ہاں بالکل۔ شازیہ نے ایک لمحے کے لئے سوچا اور پھر پوچھا۔ کب بنانا چاہتے ہیں آپ میری تصویر وارث نے ایک کرسی کھینچ کر درمیان میں رکھ دی۔ مجھے یہاں بیٹھنا پڑے گا۔ صرف ایک گھنٹہ اس ایک گھنٹے میں ، میں آپ کی تصویر بنادوں گا۔ وارث نے بڑے یقین سے کہا۔ نازیہ نے ایک بار سوچا اور پھر رضامندی کا اظہار کر دیا۔ وارث نے اسے کرسی پر ایک خاص انداز میں بٹھایا اور کینوس کے آگے کھڑا ہو گیا اور اس کے ہاتھ انتہائی تیزی سے حرکت کرنے لگے۔ ایک گھنٹے میں وارث نے شازیہ کا عکس اپنے کینوس پر منتقل کر لیا تھا۔ پھر اس نے شازیہ سے کہا۔ اب آپ اُٹھ سکتی ہیں۔ میں اپنی تصویر دیکھنا چاہتی ہوں۔ شازیہ اس کی طرف بڑھی۔ یہ ابھی نامکمل ہے۔ آپ کل اس وقت آجائیں، تصویر مکمل ہو جائے گی۔ وارث نے جلدی سے شازیہ کے سامنے آکر اسے اسکیچ دیکھنے سے روک دیا۔ شازیہ مسکرائی اور بولی۔ ٹھیک ہے ، میں کل اس وقت آئوں گی ۔ وہ اتنا کہہ کر چلی گئی۔ اس کے جانے کے بعد وارث سارے کام بھول کر شازیہ کی تصویر مکمل کرنے میں لگ گیا۔ اس کے ہاتھ بڑی تیزی سے چل رہے تھے۔ رات ہو گئی تھی اور اس کا برش اب بھی اس تو تصویر کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف تھا۔ جب اس نے تصویر مکمل کر لی تو اسے بغور دیکھا اور مطمئن ہو کر اس پر سفید کپڑا ڈال دیا۔ وہ رات بھر شازیہ کے بارے میں سوچتا رہا۔ اس کے خیالوں میں اسے نیند بھی نہیں آئی۔ دوسرے دن ٹھیک وقت پر شازیہ آ گئی۔ اس وقت وارث سگریٹ پی رہا تھا۔ اچانک شازیہ کو دیکھ کر اس نے سگریٹ بجھا دی اور اپنے دونوں ہاتھ ہلا کر سگریٹ کا دھواں معدوم کرنے کی کوشش کی۔ پھر اس نے جلدی سے ایک کرسی اٹھا کر ایک طرف رکھی اور بولا ۔ آپ تشریف رکھیں۔ وارث نے کئی دنوں کے بعد آج شیو کی تھی اور اس نے جینز کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ آج وہ کل سے زیادہ نکھر اہوا لگ رہا تھا۔ میں اپنی تصویر دیکھنا چاہتی ہوں۔ شازیہ بیٹھنے کی بجائے بولی۔ میں آپ کے لئے چائے منگواتا ہوں۔ وارث نے کہا۔ میں چائے نہیں پیتی۔ مجھے تصویر دکھائیں۔ میں اپنی تصویر دیکھنے کے لئے سخت بے چین ہوں۔ شازیہ بولی۔ آ جائیں۔ وارث ایزل کے قریب چلا گیا۔ شازیہ بھی اس کے نزدیک کھڑی ہو گئی۔ تصویر پر سفید چادر پڑی تھی۔ وارث نے وہ چادر جیسے ہی ہٹائی تو شازیہ کو لگا جیسے اس کی سانس رک گئی ہو۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ آئینے کے سامنے کھڑی ہو۔ ایسی تصویر بنائی تھی کہ شازیہ کی نگاہیں اس پر جم گئی تھیں۔ پھر وہ بے اختیار بولی ۔ کمال کر دیا ہے آپ نے۔ کمال تو آپ کی خوبصورتی کا ہے ۔ وارث نے کہا۔ آپ کے ہاتھوں میں جادو ہے۔ یہ تصویر میں لے جاسکتی ہوں۔ شازیہ نے وارث کی طرف دیکھا۔ کیوں لے جانا چاہتی ہیں آپ میں اس تصویر کو دوسروں کو دکھائوں گی۔ اپنی فیس بک پر شیئر کروں گی۔ میں چاہتی ہوں کہ میری یہ تصویر ہر جگہ پہنچ جائے۔ میں مشہور ہو جائوں۔شازیہ بہت خوش تھی۔ میں یہ تصویر آپ کو نہیں دے سکتا۔ وارث نے فیصلہ سنایا۔ کیوں کیونکہ یہ میں نے اپنے لئے بنائی ہے۔ یہ انمول ہے۔ یہ تصویر میری ہے ، میں اس کی قیمت ادا کر دیتی ہوں۔ شازیہ نے کہا۔ میں نے کہانا کہ یہ انمول ہے۔ وارث نے کہا۔ ایک بات کہوں اگر آپ برا محسوس نہ کریں تو ہاں بولیں ، کیا کہنا چاہتے ہیں۔میری زندگی گزری ہے رنگوں سے کھیلتے ہوئے لیکن میں نے کبھی کسی کو دیکھ کر اپنے دل میں ایسی ہلچل محسوس نہیں کی جیسی آپ کو دیکھتے ہی محسوس ہوئی۔آپ کہنا کیا چاہتے ہیں شازیہ نے اس کی طرف تیکھی نظروں سے دیکھا۔ میں نے جب سے آپ کو دیکھا ہے ، میرے دل میں آپ کا خیال بسا ہے ۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ اس تصویر کے ساتھ آپ مرے آنگن میں آجائیں تو میری زندگی میں حقیقی رنگ بھر جائیں گے۔ دمیں نے آپ کو پہلی بار اس شام کو دیکھا تھا جب آپ کی تصویروں کی نمائش لگی تھی۔ شازیہ متانت سے بولی۔ اس بات کو تقریباً تین ماہ ہونے کو ہیں۔ اس گیلری میں ، میں نے آپ کے کام کو دیکھا تھا، پھر آپ کو دیکھا لیکن آپ سے ملنے کی ہمت نہ ہوئی لیکن آپ میرے دل میں بسیرا کر چکے تھے۔ پھر میں یہاں آنے لگی لیکن بات کرنے کی کی پھر پھر بھی ہمت نہ ہوئی۔ میں بے سہارالڑکی ہوں۔ اپنے ماموں کے پاس رہتی ہوں۔ میری ممانی میر اوجود میرے ماموں کی زندگی تک برداشت کر رہی ہیں ۔ وارث بولا۔ مجھے کبھی اتنی خوشی اپنی بنائی ہوئی تصویر پر نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی ہے۔ کیا ہم ایک ساتھ چائے پی سکتے ہیں ہاں کیوں نہیں۔ شازیہ مسکرائی۔ وارث اور شازیہ بہت خوش تھے ۔ دونوں ایک دوسرے سے ملنے لگے تھے۔ وہ گھنٹوں باتیں کرتے ۔ دونوں کی زندگی میں تغیر آ گیا تھا۔ دونوں مستقبل کے سہانے خواب دیکھنے لگے تھے۔ پھر ایک دن اچانک کامران آ گیا۔ کامران دو سال سے وارث کی بنائی ہوئی تصویریں خرید کر جانے کہاں بیچتا تھا۔ وہ ایک شہر سے دوسرے شہر سفر میں رہتا تھا۔ وہ اچانک آتا تھا اور وارث کی بنائی ہوئی تصویریں پیک کرتا، اسے بند لفافے میں پیسے دیتا اور تصویریں لے کر چلا جاتا تھا۔ کامران اور وارث میں ان اچھی گپ شپ رہتی تھی۔ وہ دوستوں کی طرح ہو گئے تھے۔ جتنے دن وہ اس شہر میں ہوتا، وارث کے پاس ہی رہتا تھا۔ اس بار کامران آیا تو وارث سیڑھیاں اتر کر نیچے جا رہا تھا۔ دونوں سیڑھیوں میں ملے ۔ وارث نے بتایا کہ وہ اپنے لئے کھانا لینے جا رہا ہے ۔ کامران نے کہا کہ اسے بھی بھوک لگی ہے ، اس لئے وہ اس کے لئے بھی کھانا لے آئے۔ کامران او پر چلا گیا۔ اس نے بیگ ایک طرف رکھا اور طویل انگڑائی لینے کے بعد اس نے اپنے بازو ابھی سمیٹے نہیں تھے کہ اچانک اس کی نظر شازیہ کی تصویر پر پڑی۔ وہ اسے دیکھتا ہی رہ گیا۔ کامران کے ذہن میں تھا کہ وارث نے وہ تصوراتی تصویر بنائی ہے۔ ایسا شاہکار اس نے وارث کی گیلری میں ایک طویل عرصے کے بعد دیکھا تھا۔ کامران ابھی تصویر دیکھ ہی رہا تھا کہ اسے آہٹ سنائی دی۔ اس نے سمجھا کہ وارث آ گیا ہے۔ پھر کسی نے کھلے دروازے پر اپنی الٹی انگلی سے دستک دی تو کامران کو اپنی نگاہیں تصویر سے ہٹانا پڑیں۔ اس نے دروازے کی طرف دیکھا تو اسے حیرت کا جھٹکا لگا۔ دروازے پر شازیہ کھڑی تھی۔ اس نے بار بار کبھی تصویر اور کبھی شازیہ کو دیکھا۔ وہ دل ہی دل میں وارث کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکا۔ وارث صاحب ہیں ہاں ۔ وہ ایک کام سے گئے ہیں۔ کامران نے جواب دیا۔ کب تک آ جائیں گے شازیہ نے پوچھا۔ پندرہ منٹ تک آجائیں گے ۔ آپ تشریف لے آئیں۔ میرا نام کامران ہے اور میں وارث کے سارے کام کا انویسٹر ہوں۔ سوری میں نے یوں ہی کہہ دیا حالانکہ وارث کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ کسی پر یہ ظاہر ہو کہ اس سارے کام میں میرا پیسہ انوالو ہے۔ یہ تصویر آپ کی ہے شاطر کامران نے شازیہ کو متاثر کرنے کے لئے یہ بات کہہ دی تھی۔ جی میری ہے۔ شازیہ نے اثبات میں سر ہلایا۔ کمال کر دیا ہے وارث نے آپ کو سامنے بٹھا کر اس نے تصویر بنائی تھی۔ کامران بولا۔ جی ہاں۔ یقینا وہ اس تصویر کے دام بھی زیادہ مانگے گا۔ کامران نے اپنی ٹھوڑی کھجاتے ہوئے کہا۔ انہوں نے یہ تصویر بیچنے کے لئے نہیں بنائی۔ شازیہ نے فوراً کہا۔ کامران نے شازیہ کی طرف مسکرا کر دیکھا اور معنی خیز انداز میں بولا ۔ ایسا وارث نے کہا ہے آپ سے ہاں۔ شازیہ نے جواب دیا۔ جواب سن کر کامران کے چہرے پر سجی مسکراہٹ مزید معنی خیز ہو گئی۔ اسی اثنا میں وارث ہاتھ میں ایک شاپر لئے آ گیا۔ وہ شازیہ کو دیکھتے ہی بولا۔ ارے آپ کب آئیں ا بھی آئی ہوں۔ شازیہ مسکرائی۔ وارث نے شاپر ایک طرف رکھا اور شازیہ کو بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ کامران للچائی ہوئی نظروں سے شازیہ کی طرف دیکھ رہا تھا۔ اس کی نیت کسی عورت کے لئے کبھی صاف نہیں رہی تھی۔ وہ شاطر اور مکار شخص تھا۔ وہ وارث کی بنائی ہوئی تصویریں اچھے داموں بیچ کر اچھی خاصی دولت کما چکا تھا۔ تم نے ان کی تصویر بہت زبردست بنائی ہے۔ میں اسے خریدنا چاہوں گا اور اس جیسی تم مجھے جتنی تصویریں چاہو اور بنا دو۔ کامران نے کہا۔ میں نے یہ تصویر بیچنے کے لئے نہیں بنائی۔ وارث کا جواب سن کر شازیہ کے چہرے پر پر سکون مسکراہٹ آ گئی تھی۔ یہاں سب کچھ بکائو ہے۔ پھر یہ کیوں نہیں بکے گی۔کامران نے کہا۔ تم آ جائو، ہم کھانا کھاتے ہیں ۔ وارث نے اس کی توجہ اس موضوع سے ہٹانے کے لئے کہا۔ پھر وہ شاپر لے کر کچن میں چلا گیا جبکہ کامران شازیہ کے پاس آیا اور دھیمے سے بولا۔ آپ بہت خوبصورت ہیں۔کامران کا یہ جملہ شازیہ کو اچھا نہیں لگا۔ وہ سمٹ کر بیٹھ گئی اور اس نے چہرہ دوسری طرف کر لیا۔ اس دوران وارث ٹرے میں کھانا رکھ کر لے آیا۔ اس نے وہ ٹرے ایک طرف میز پر رکھی اور ان دونوں کو کھانے کی دعوت دے کر شازیہ کو اپنے قریب کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ شازیہ کے جانے کے بعد اس نے باتوں باتوں میں شازیہ کے بارے میں وارث سے پوچھ لیا۔ وارث نے اسے صاف بتا دیا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلدی شادی بھی کرنے والے ہیں۔ کامران کے دل میں یکدم آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے لئے یہ برداشت کرنا مشکل تھا کہ وارث کو اتنی خوبصورت لڑکی مل گئی اور وہ بھی اتنی آسانی سے۔ کامران نے اس جلن کو اپنے دل میں رکھ کر سلگنے دیا۔ وہ اس کھوج میں رہا کہ شازیہ کہاں رہتی ہے۔ پھر وہ جلد ہی یہ جان گیا کہ اس کا گھر کہاں ہے۔ شازیہ کرتی کیا ہے اور اس کے گھر یلو حالات کیا ہیں۔ شازیہ ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھاتی تھی۔ وہ اپنے اسکول سے گھر آ رہی تھی کہ اچانک اس کے سامنے کامران آ گیا۔ کامران کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر وہ ٹھٹک کر رک گئی۔ میں نے اچانک آپ کو دیکھا تو رک گیا۔ دراصل میں یہ بتانا چاہتا تھا کہ وارث نے آپ کی تصویر مجھے بیچ دی ہے اور ساتھ اس جیسی مزید دس تصویریں بنانے کے لئے بھی پیسے لے لئے ہیں۔ شازیہ کو اس کی بات پر یقین نہ آیا۔ وہ بولی ۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ایسا ہو چکا ہے۔نہیں، ہر گز نہیں۔ ایسا کریں کہ آپ اس کی گیلری میں چلی جائیں۔ کچھ کہے بغیر اس سے پوچھیں کہ آپ کی تصویر جو اس نے ایک طرف رکھی ہوئی تھی وہ کہاں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو کچھ اور پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اور اگر آپ میرا نام نہ لیں تو میں بتانا چاہوں گا وہ ایسی کئی لڑکیوں کی تصویریں بنا کر مجھے بیچ چکا ہے اور ان لڑکیوں سے وہ بالکل اسی طرح محبت کا کھیل رچا چکا ہے جیسے آپ سے رچا رہا ہے۔ وہ ایک تخلیق کار ہے، اسے اپنے برش اور رنگوں کے لئے نئے چہرے ہر وقت درکار رہتے ہیں۔ کامران کی بات سن کر شازیہ کو غصہ آ گیا۔ وہ تیز تیز قدم اٹھاتی گھر کی طرف چلی گئی۔ کامران کو یقین تھا کہ شازیہ ہر صورت اس کی گیلری میں پہنچے گی۔ اس لئے وہ وارث کے گھر کے پاس ایک دکاندار کے پاس بیٹھ کر گپ شپ کرنے لگا۔ شازیہ کے دل میں کامران کی باتیں بیٹھ گئی تھیں۔ وہ مضطرب ہو گئی تھی اور حقیقت جاننے کے لئے بے چین تھی۔ چنانچہ اس نے اپنی ممانی سے بہانہ کیا اور گھر سے باہر نکل آئی۔ جیسے ہی وہ وارث کے گھر کے پاس پہنچی، کامران نے دیکھ لیا اور دل ہی دل میں مسکرایا۔ شازیہ سیڑھیاں چڑھ کر اوپر چلی گئی۔ وارث ایک تصویر پر کام کر رہا تھا۔ شازیہ کو دیکھتے ہی اس نے کام چھوڑ دیا اور بولا۔ میں آپ کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا۔ شازیہ متلاشی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے بولی۔ میں اس طرف آئی تھی تو میں نے سوچا کہ آپ سے ملتی چلوں۔آپ نے بہت اچھا کیا ہے ۔ آجائیں بیٹھ جائیں۔ میری تصویر نظر نہیں آرہی۔ وہ میرے دل میں قید ہے ۔ وارث بلا تامل بولا۔ وہ تو ہے۔ لیکن وہ تصویر کہاں ہے جو آپ نے بنائی تھی۔ شاز بی ادھر اُدھر دیکھنے لگی۔ اس سے پہلے کہ وارث کوئی جواب دیتا، سیڑھیوں میں کھڑا کامران جوان کی باتیں سن رہا تھا، یکدم اندر آ گیا اور اندر آتے ہی وہ خوشی سے نہال ہو کر بولا ۔ ارے کمال ہو گیا۔ میں نے صرف ایک آدمی کو وہ تصویر دکھائی اور اس نے مجھے اس جیسی پچاس تصویروں کا آرڈر دے دیا اور ایڈوانس میں پیسے بھی دے دیئے، اور تو اور مجھے اس میں جو نفع ہوا ہے کیا بتائوں۔ بس اب تم سارے کام چھوڑ کر اس جیسی پچاس تصویریں بنانا شروع کر دو۔ اچانک کامران نے بولتے بولتے شازیہ کی طرف دیکھا جو ایک طرف گم صم کھڑی تھی۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ کامران اس کی تصویر کی بات کر رہا ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ وارث سے اس کی ایک اور تصویر لے کر گیا تھا۔ وہ اس وقت اس تصویر کے بارے میں بات کر رہا تھا لیکن اس انداز میں کہ شازیہ کو شک ہو جائے کہ وہ اس کی تصویر کی بات کر رہا ہے۔ کامران کے کہنے پر ہی وارث نے شازیہ کی تصویر اس جگہ سے ہٹا کر اپنے بیڈ روم میں رکھی تھی۔ کامران کامیاب ہو گیا تھا اور شازیہ غلط فہمی کا شکار ہو گئی تھی۔ وہ چپ چاپ وہاں سے چلی گئی تھی۔ اس نے اپنی آنکھوں میں آئے آنسو بمشکل رو کے تھے۔ اسے یقین ہو گیا تھا کہ کامران ٹھیک کہتا ہے کہ وہ ہر خوبصورت چہرے کو اپنی باتوں کی گرفت میں لے کر اس کی تصویر بناتا ہے اور پیسہ کماتا ہے۔ شازیہ اپنے گھر چلی گئی اور کمرے میں بند ہو گئی۔ دوسرے دن کامران اس راستے پر پہلے ہی کھڑا تھا جہاں سے شازیہ کا گزر ہوتا تھا۔ اس نے شازیہ کو ایک طرف لے جا کر کہا۔ یقین آ گیا آپ کو۔ دراصل میں نے آپ پر یہ حقیقت اس لئے کھولی تھی تا کہ آپ کسی غلط فہمی میں رہ کر وارث کے خواب دیکھتے ہوئے اتنی سنجیدہ نہ ہو جائیں کہ آپ کو بعد میں شدید ذہنی کوفت سے گزرنا پڑے۔ مجھے اسکول سے دیر ہو رہی ہے ۔ شازیہ کا دل رنجیدہ تھا۔ وہ جانا چاہتی تھی۔ کامران بات کرنا چاہتا تھا لیکن شازیہ چلی گئی اور کامران اس کے گھر پہنچ گیا، کیونکہ اس نے اس کے بارے میں سب کچھ جان لیا تھا کہ وہ کہاں رہتی ہے اور اس کی ممانی کا رویہ اس کے ساتھ کیسا ہے۔ شازیہ کے بارے میں یہ سب جانتا اس لئے آسان ہو گیا تھا کہ جس اسکول میں شازیہ پڑھاتی تھی وہاں ایک کلرک اس کا جاننے والا تھا۔ شازیہ کی ممانی نے دروازہ کھولا تو وہ ایک اجنبی کو دروازے پر دیکھ کر حیران رہ گئی۔ کامران نے اندر آنے کی اجازت مانگی اور ممانی بادل ناخواستہ اسے اندر لے آئی۔ چرب زبان اور شاطر کامران نے باتوں کی ایسی کھچڑی پکائی کہ ممانی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور مزید ایک پرانا تعلق بھی دونوں کے پیچ پل بن گیا اور یوں کامران نے ممانی کو سبز باغ دکھا کر شازیہ کارشتہ مانگ لیا۔ ممانی کو پہلے ہی شازیہ بوجھ لگ رہی تھی، اوپر سے کامران نے گھر کی حالت دیکھتے ہوئے اس کی مرمت کا ذمہ اپنے اوپر لے لیا۔ بس پھر کیا تھا کہ ممانی نے کامران کے گن گانے شروع کر دیئے۔ اس نے شازیہ کے ماموں سے اس طرح بات کی کہ کامران اس کا دور کا رشتے دار ہے۔ ماموں بے چارہ پہلے ہی ممانی کے سامنے بے بس تھا۔ یوں ممانی نے خود ہی شازیہ سے بات کئے بغیر اس کارشتہ کامران سے طے کر دیا۔ وارث کے دل میں یہ بات کئی دنوں سے تھی کہ شازیہ نے اچانک اس کے پاس آنا کیوں چھوڑ دیا ہے۔ ایک دن وہ اس کے اسکول پہنچ گیا۔ جیسے ہی چھٹی کے بعد شازیہ اسکول سے باہر نکلی، وارث نے اس کے پاس جا کر اسے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھنے کو کہا۔ شازیہ نے اس موقع پر کوئی ایسی بات کرنا مناسب نہ سمجھا۔ کیونکہ آس پاس لوگ کھڑے تھے، اس کے انکار اور وارث کے اصرار پر سب مشکوک نگاہوں سے دیکھنے لگتے۔ چنانچہ وہ چپ چاپ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی۔ وارث نے کچھ دور جا کر ایک مناسب جگہ پر موٹر سائیکل روکی اور اس کی بے رخی کے بارے میں پوچھا تو شازیہ نے بغیر کسی تامل کے فوراً اپنے دل کی بات وارث کو بتادی۔ کامران سے ہونے والی ساری باتیں بتانے کے بعد یہ بھی کہا کہ تم نے میری تصویر اچھے معاوضے پر کامران کو بیچ دی ہے۔ وارث نے سنا تو اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ کامران نے ایسا کہا۔ جبکہ تمہاری تصویر میرے بیڈ روم میں موجود ہے اور وہ جس تصویر کی بات کر رہا تھا، وہ کوئی اور تھی۔ میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں تمہاری تصویر کسی کو بیچوں ، مجھے اس کے بدلے میں ہیرے ہی کیوں نہ ملیں۔ وارث کی بات سن کر شازیہ نے کہا۔ تو پھر اس نے ایسا کیوں کہا۔ میں اس سے پوچھوں گا۔ نہیں ، تم اس سے کوئی بات نہیں کرو گے ۔ اس سے میں بات کروں گی ۔ شازیہ بولی۔ اس کے دل و دماغ پر چھائے شک کے بادل چھٹنے لگے تھے۔ شازیہ گھر پہنچی تو وہاں کامران بیٹھا ہوا تھا۔ اپنے گھر میں کامران کو دیکھ کر وہ ٹھٹک کر رک گئی۔ ممانی فوراً اس کی طرف لیکی ۔ یہ کامران ہے، میر ادور کا رشتے دار ۔ جلدی سے کپڑے بدل کر آ جائو۔ کیوں کیونکہ ہم نے تمہارا رشتہ اس کے ساتھ طے کر دیا ہے ۔ ممانی نے بتایا۔ شازیہ نے سنا تو ساری بات اس کی سمجھ میں آ گئی کہ کامران نے وہ کھیل کیوں کھیلا تھا۔ اگر ابھی اس کی ملاقات وارث سے نہ ہوئی ہوتی تو شاید وہ اس رشتے کے لئے ہاں کر دیتی۔ شازیہ غصے سے اس کی طرف بڑھی اور بولی۔ میں اسے اچھی طرح جانتی ہوں۔ اس کے ساتھ میرا رشتہ طے کرنے کی ہر گز ضرورت نہیں۔ بکواس بند کرو اور اندر جا کر تیار ہو کر آ جائو ۔ ممانی اس کو گھسیٹ کر لے جاتے ہوئے بولی۔ شازیہ نے ایک جھٹکے سے اپنا بازو ممانی سے چھڑایا اور کامران کے پاس آ کر کہا۔ آپ یہاں سے جاسکتے ہیں۔ میں وارث سے شادی کر رہی ہوں۔ کون وارث تم کسی وارث کی بات کر رہی ہو ارے تم اسکول پڑھانے جاتی تھیں کہ پیار محبت رچانے۔ میں پہلے ہی کہتی تھی کہ تم گھر سے باہر نکلو گی تو آوارہ ہو جائو گی ۔ ممانی چلانے لگی۔ ممانی۔ شازیہ نے اپنی ممانی کی طرف دیکھ کر غصے سے کہا۔ بولتے ہوئے سوچ لیا کریں۔ اسے بولیں کہ یہ یہاں سے فوراً چلا جائے۔ میں ابھی وارث سے مل کر آرہی ہوں۔ تم جھوٹے انسان ہو فریبی ہو۔ کامران یہ سن کر غصے میں لال پیلا ہو گیا۔ وہ ایک دم اٹھا اور گھر سے چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد ممانی اور شازیہ کے در میان نه ختم ہونے والی تکرار شروع ہو چکی تھی۔ کامران کے لئے یہ بات نا قابل برداشت تھی کہ شازیہ جیسی خوبصورت لڑکی وارث کی زندگی کا حصہ بن جائے۔ اس نے دوسرے دن اس وقت شازیہ کے منہ پر تیزاب پھینک دیا جب وہ اسکول جارہی تھی۔ شازیہ کی چیخیں نکل گئی تھیں۔ لوگ ان کی طرف بڑھے۔ کامران سے موٹر سائیکل اسٹارٹ نہیں ہو رہی تھی کیونکہ اس گھبراہٹ میں وہ چابی لگانا بھول گیا تھا۔ لوگ اس کی طرف دوڑتے آرہے تھے۔ کامران کو موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ لوگوں نے اس کا تعاقب کیا لیکن کامران فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ شازیہ کی حالت خطرے میں تھی۔ وارث کو پتا چل گیا تھا۔ اتفاق سے اس وقت چائے والا وہاں سے گزر رہا تھا۔ وہ شازیہ کو کئی بار وارث کی گیلری میں جاتے ہوئے دیکھ چکا تھا اور کئی بار وہ ان دونوں کے لئے چائے بھی لے کر گیا تھا۔ اس نے جا کر جب وارث کو بتایا تو وارث پاگلوں کی طرح سرکاری اسپتال پہنچا، وہاں شازیہ نام کی لڑکی موجود نہیں تھی، وہ دوسرے سرکاری اسپتال پہنچا۔ وہاں شازیہ موجود تھی۔ وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا تھی اور پھر وہ مر گئی۔ وارث روتا ہوا اسپتال سے کامران کی تلاش میں نکا لیکن کامران دبئی فرار ہو چکا تھا۔ یہ بات اسے دوسرے دن کامران کے ایک دوست نے بتائی تھی۔ اسے یہ نہیں پتا تھا کہ کامران نے کیا جرم کیا ہے۔ وارث نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ کامران کو موت کے گھاٹ اتار کر ہی دم لے گا۔ کوئی ایسا لمحہ نہیں تھا جب وارث نے شازیہ کو یاد نہ کیا ہو اور اس غم میں وہ کینسر کا مریض بن گیا تھا اور اس کی تشخیص بھی تب ہوئی تھی جب اس کے پاس وقت نہیں بچا تھا اور اسی دوست کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے بعد وارث کو پتا چلا تھا کہ کل کامران واپس آ رہا ہے۔ کامران کا اپنے اس دوست کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا۔ کامران نے اپنے ایک دوسرے دوست کی مدد سے پتا کرا لیا تھا کہ اس کے خلاف کوئی مقدمہ تو درج نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہونے اور اس معاملے کو آٹھ سال گزرنے کے بعد اس نے واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس واپسی کا وارث کو علم ہو چکا تھا۔ وارث نے اچانک اپنی آنکھیں کھول دیں۔ اسے لگا جیسے اس کے آس پاس شازیہ ہے۔ اس نے متلاشی نگاہوں سے دائیں بائیں دیکھا تو اس کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ اسے اس بات کا غم تھا کہ ڈاکٹر کہہ رہا تھا کہ اس کے پاس وقت نہیں ہے۔ جانے کب وہ زندگی کی بازی ہار جائے اور کامران کل کسی وقت پہنچ رہا تھا۔ ابھی کئی گھنٹے پڑے تھے۔ ان گھنٹوں میں وہ اپنا عہد پورا کر سکتا ہے کہ نہیں موت اس کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔ اسے پتا نہیں تھا اور وہ یہ سوچ کر مزید غمگیں ہو گیا تھا۔ وہ ہر حال میں اپنا عہد نبھانا چاہتا تھا۔ کامران کو مارنا چاہتا تھا لیکن نہیں جانتا تھا کہ وہ ایسا کر بھی سکے گا یا نہیں۔ اچانک وارث کو کھانسی آنے لگی۔ کھانسی میں شدت آ گئی اور کھانستے کھانستے وہ فرش پر گر گیا۔ کچھ دیر کے بعد کھانسی رک گئی۔ وہ لمبے لمبے سانس لینے لگا۔ اسے لگ رہا تھا جیسے اس کے جسم میں جان نہیں رہی۔ اسے اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ کامران سے انتقام لینے کی طاقت نہیں رکھتا۔ وہ اس کے آنے سے پہلے مر جائے گا۔ وہ اٹھنا چاہتا تھا لیکن اٹھ نہیں سکا۔ اس نے اٹھنے کے لئے اپنے جسم کو جھٹکا دینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور وہ ساکت لیٹا رہا۔ اس غم نے اسے شدت سے گھیر لیا تھا کہ وہ کامران کو اپنے ہاتھوں سے نہیں مار سکے گا۔ وہ اس سے انتقام لینے سے پہلے خود مر رہا تھا۔ یہ غم اسے موت سے بھی زیادہ اذیت ناک محسوس ہو رہا تھا۔ صبح کا سورج طلوع ہو گیا تھا۔ دن کا اجالا رفتہ رفتہ پھیلنے لگا تھا۔ وارث ناچار اسی طرح فرش پر پڑا ہوا تھا۔ اس کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں۔ اس کے چہرے پر کرب تھا۔ شازیہ کا انتقام نہ لینے کا تاسف اس کے چہرے سے عیاں تھا۔ اس کے ہونٹ تھر تھرائے اور وہ شکستہ دل سے بولا۔ شازیہ میں تمہارا انتقام نہیں لے سکا۔ میں کامران کو بھی تڑپا کر مارنا چاہتا تھا لیکن بیماری نے مجھے مہلت نہیں دی۔ اچانک دروازہ آہستہ سے کھلا۔ آواز سن کر اس نے اپنی آنکھیں گھما کر دروازے کی طرف دیکھا۔ چمکتے ہوئے جو توں پر نظر پڑی تو اس نے سوچا کون ہے پھر وہ قدم اس کی طرف بڑھے۔ وہ اس کے قریب آکر کھڑا ہو گیا۔ وارث نے آنکھیں اوپر اٹھا کر دیکھا اور پھر جیسے ہی اس کی نظر آنے والے کے چہرے پر پڑی وہ حیران نگاہوں سے اس کا چہرہ دیکھتا رہ گیا۔ آنے والا کامران تھا۔ اس کے چہرے پر مکار مسکراہٹ تھی اور اس کی شکل پر پھٹکار برس رہی تھی۔ کامران اس پر جھکا اور بولا ۔ دیکھو میں سیدھا تمہارے پاس آیا ہوں۔ آٹھ سال سے تم میرے انتظار میں ہو اور میرے دوست سے اکثر باتوں باتوں میں پوچھتے رہے ہو کہ میں کب آ رہا ہوں۔ تم نے بھی اس پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ تمہارا میرے ساتھ کیسا تعلق تھا۔ تم نے اس کو بس اتنا بتایا تھا کہ میں تمہاری گیلری میں چند بار آیا تھا لیکن وہ میرا دوست تم سے ہونے والی ہر ملاقات میں مجھے بتاتا تھا کیونکہ میں نے اسے سب کچھ بتا دیا تھا۔ میں جانتا تھا کہ تم میرا انتظار کر رہے ہو۔ شاید مجھ سے شازیہ کا انتقام لینا چاہتے ہو لو میں آ گیا ہوں۔ اگر انتقام لینا چاہتے ہو تو میں تمہارے سامنے ہوں۔ وارث بے بسی سے اس کی طرف دیکھتا رہا۔ وہ اپنے اندر ہمت اور طاقت جمع کرتا رہا کہ کسی طرح اپنے دونوں ہاتھوں سے اس کا گلا پکڑ کر دبا دے لیکن وہ کچھ نہیں کر سکا، بس بے بسی سے دیکھتا رہا۔ کامران پھر بولا۔ میرے دوست نے بتایا تھا کہ تم کینسر کے مریض ہو اور موت کے بہت قریب پہنچ چکے ہو۔ دراصل جس میڈیکل اسٹور سے تم دوائیں لے رہے تھے، اتفاق سے وہ بھی وہاں موجود تھا۔ تمہارے جانے کے بعد میرے دوست نے میڈیکل اسٹور والے سے پوچھا کہ یہ کس بیماری کی دوائیں لے کر گیا ہے۔ کامران یہ کہہ کر فاتح انداز میں مسکرایا۔ پھر یکدم کامران دائیں بائیں دیکھنے لگا۔ اس کی نظر وارث کی رپورٹس پر پڑی تو اس نے وہ کاغذات اٹھا کر پڑھے اور ان کا غذات کو ایک طرف رکھ کر زور سے ہنسا۔ ارے تم تو موت کے منہ میں ہو۔ تم مر رہے ہو۔ تم کیا خاک مجھ سے انتقام لو گے ۔ کامران پاگلوں کی طرح ہنسنے لگا۔ پھر کا غذات اچھال کر اس کی طرف دیکھ کر بولا۔ میں نے اپنے دوست کے ذریعے پتا کرایا تھا کہ کسی تھانے میں میرے خلاف کوئی مقدمہ تو درج نہیں۔ تسلی ہونے پر واپس آیا ہوں اور تمہارے پاس سیدھا اس لئے آیا تھا، یقینا تمہارے دل میں مجھ سے انتقام لینے کی آگ ضرور بھڑک رہی ہو گی۔ مجھے پتا چل چکا تھا کہ تم کینسر کے مریض ہو، اس لئے تمہارے پاس آ گیا کہ تم میرا کیا بگاڑ لو گے۔ تم بے بس اور لاچار پڑے ہوئے ہو۔ مجھ سے انتقام کیا لو گے۔ تم مر رہے ہو اور میں زندہ رہوں گا۔ کامران نے نفرت سے کہا اور باہر چلا گیا۔ وارث اسے جاتا ہوا دیکھتا رہا۔ اس کا دل پھٹ رہا تھا۔ اپنی بے بسی پر رونا آنے لگا تھا۔ اچانک ایک بار پھر دروازہ کھلا۔ اس بار کون اندر آیا وہ نہیں جان سکا کیونکہ اس کی آنکھیں بند ہو رہی تھیں۔ وارث کو نیم بے ہوشی میں احساس ہوا تھا کہ کسی نے اسے پکارا تھا اور پھر اسے اپنے دونوں ہاتھوں سے اٹھایا تھا۔ وارث کو کچھ ہوش آیا تو اس نے آنکھیں کھولنے کی کوشش کی۔ اس نے کوشش کر کے دائیں بائیں دیکھا۔ وہ اسپتال تھا اور اسے یہاں تک چائے والا لے کر آیا تھا۔ وہ اس وقت اسٹریچر پر تھا اور وہ خود بھاگ کر استقبالیہ کی طرف گیا تھا۔ وارث کو پھر کامران یاد آ گیا اور شازیہ کا چہرہ اس کی آنکھوں کے سامنے گھومنے لگا تھا۔ اچانک اسے محسوس ہوا کہ ایک اسٹریچر اس کے برابر میں رکھا ہے۔ وارث نے پوری کوشش کر کے اپنی آنکھیں کھولیں اور وہ یہ دیکھنے میں کامیاب ہو گیا کہ اس کے برابر میں آنے والے اسٹریچر پر کامران لیٹا دکھائی دے رہا تھا۔ اس کی آنکھیں بند تھیں اور جسم ساکت تھا۔ اچانک اسے چائے والے کی آواز سنائی دی۔ وہ اس طرف آتے ہی بولا تھا۔ ارے یہ تو بائو کامران ہے۔ اسے کیا ہوا۔ کون لایا ہے اسے ہم لائے ہیں۔ ایک مانوس سی آواز وارث کے کان میں پڑی۔ یہ وارث کے گھر کی سیڑھیاں اتر کر سیدھا میری دکان پر آیا اور سگریٹ مانگی۔ میں نے سگریٹ دی تو یہ اچانک منہ کے بل نیچے گر گیا۔ کھڑے کھڑے اس کا دل بند ہو گیا۔ وارث نے سنا تو اس کی آنکھیں بند ہونا شروع ہو گئیں۔ چہرے پر اطمینان آ گیا۔ اسے یوں لگا جیسے کوئی کہہ رہا ہو۔ اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ وہ قادر مطلق ہے۔ آن لائن اردو کہانیاں اردو ناول شعاع شعاع ڈائجسٹ شعاع ڈائجسٹ کہانیاں | null |
null | null | null | 10 | https://www.urduzone.net/janooni-muhabbat/ | میرے ماماجی بہت محنتی آدمی تھے ۔ ہمہ وقت اپنے کام سے کام رکھتے۔ تھوڑے سرمایے سے بزنس شروع کیا۔ کام کےدھنی تھے، ساری زندگی محنت کی اور برسوں کی ریاضت کے بعد بڑے تاجر بن گئے، یوں دھن دولت ان کے گھر کی باندی بن گئی۔ ماما جی کو نمائشی زندگی سے تعلق نہ تھا۔ سیر و تفریحی کے جانب بھی دھیان نہ تھا۔ ہاں، جائیداد بنانے کا شوق ضرور تھا، نمود و نمائش اختیار کرنے کی بجائے جو روپیہ جوڑا ، اسے پلاٹ ، مکانات اور دکانیں خریدنے میں کھپا دیا۔ وہ دور دراز علاقوں میں سستے پلاٹ اور پرانی کوٹھیاں خرید لیتے تھے، جو چند برسوں بعد مہنگی ہو کر لاکھوں کا منافع دیتی تھیں ۔ خدا جانے میرے ماموں کو اس شوق سے کیا تسکین ملتی تھی ، حالانکہ اولاد میں ایک اکلوتا بیٹا تھا، جس کا نام ارمغان تھا۔ وہ نیک اطوار اور خوبصورت تھا۔ بیٹیاں اللہ نے دی نہ تھیں کہ جہیز کا تفکر ہوتا۔ جب ارمغان جوان ہوا تو سب کی نظریں اس پر لگ گئیں۔ رشتہ داروں میں ہر ایک اپنی بیٹی کا رشته ارمغان کو دینا چاہتا تھا ۔ ماں باپ بھی اسی آرزو میں جی رہے تھے کہ بیٹے کے سر پر سہرا باندھیں ۔ بچپن میں ممانی کا خیال تھا کہ اس کی شادی میری بہن سے کریں گی لیکن جب دولت چھپڑ پھاڑ کر برسنے لگی تو ان کی نیت بدل گئی ۔ اور ان کو میری آپی سے رشتہ بے جوڑ لگنے لگا۔ انہوں نے باتوں باتوں میں میری والدہ کو باور کرا دیا کہ وہ بیٹے کا رشتہ اپنے ہم پلہ لوگوں میں کریں گی، لہذا آپ لوگ آس میں نہ رہیں۔ ارمغان سیدھا ساده بس اللہ لوگ تھا۔ اس لڑکے نے کبھی نہ سوچا کہ خود ہی کسی لڑکی کو پسند کر لوں ، وہ تو کسی کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے سے بھی لجاتا تھا۔ اس کی ماں نے بہو پسند کرنے کی مہم شروع کر دی ۔ بالآخر ان کو ایک لڑکی پسند آ گئی جس کا نام ماہ جبیں تھا۔ ممانی ہر ایک سے یہی کہتی تھیں کہ میں نے ارمغان کے لئے جو لڑکی پسند کی ہے وہ چندے آفتاب ہے۔ جوڑی کو چندے آفتاب و چندے ماہتاب ہی ہونا چاہیے ۔ ماہ جبیں اپنے نام کی طرح سچ مچ چاند کا ٹکڑا تھی ، مگر یہ چاند بے داغ نہیں تھا۔ وہ پہلے ہی کسی کی صورت آنکھوں میں بسا چکی تھی اور اس کے دل پر محبت کا داغ ثبت ہو چکا تھا۔ اس کو اپنا رشتہ ارمغان سے طے ہونے پر بہت قلق ہوا، اس طرح وہ اپنے محبوب سے بچھڑ جاتی ۔ اس نے ساحر کے ساتھ تعلیم حاصل کی تھی، گر چہ گریجویش کے بعد کالج کو خیر باد کہہ دیا تھا، مگر اس کے بعد بھی آپس میں روابط رکھے ہوئے تھے اور باقاعدگی سے ملتے رہتے تھے ۔ ماہ جبیں کے والدین آزاد خیال تھے ۔ ان کو پروا نہ تھی کہ ان کی بیٹی سہیلی کے گھر کا کہ کر کہاں جاتی ہے اور کتنی دیر میں واپس آتی ہے۔ بہر حال ، منگنی ہوگئی ۔ ماموں ممانی بہت خوش تھے تو ارمغان بھی بہت خوش تھا کہ لڑکی کے حسن نے سحر کا کام کیا تھا۔ یہ کسے خبر تھی کہ وہ تو پہلے سے ہی عشق کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی مجبور لڑکی ہے۔ وہ ایف اے تک میرے ساتھ پڑھ چکی تھی۔ میری اس کے ساتھ دوستی تھی ، لہذا میں اس کو جانتی تھی اور میں ہی کیا ، کلاس کی سب لڑکیاں جانتی تھیں کہ وہ جب کوئی خیال دماغ میں بٹھا لیتی تو پھر اس کو نکالنا محال ہوتا تھا ، اسی لئے سب اس کو جنونی لڑکی کہا کرتی تھیں اور یہاں تو سوال دل کا تھا۔ میں سمجھ رہی تھی وہ بھی ارمغان سے شادی پر راضی نہ ہو گی،کیونکہ وہ ساحر سے وعدے کر چکی ہے۔ اس کے والدین دولت مند تھے۔ ان کو اپنی دولت و حیثیت کا بخوبی علم تھا۔ انہوں نے بیٹی کو سمجھایا کہ ارمغان کا رشتہ بہت اچھا ہے کیونکہ لڑکا نیک اطوار اور خوبصورت ہے اور سونے پر سہاگہ ، والدین کی دولت کا اکلوتا وارث ہے، لہٰذا ہمارا کہا مان لو اور اس رشتہ سے انکار مت کرو۔ والدین کے دباؤ سے بے حد پریشان بھی کیونکہ ساحر ایک اوسط گھرانے سے تھا، جہاں زندگی سفید پوشی کے کفن میں لپٹی ہوئی تھی گر ہزاروں خواہشات کا گلا گھونٹ کر جینا پڑتا تھا۔ دوست ہونے کے ناتے ماہ جبیں نے اپنی پریشانی مجھ سے بیان کی۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ ارمغان کا رشتہ بچپن میں بھی میری آپا سے طے ہوا تھا بہر حال، وہ مجھ پر اعتماد کرتی تھی تبھی کہا۔ شازیہ بتاؤ، میں کیا کروں میں اپنے والد سے مقابلہ نہیں کر سکتی تو کیا میں ساحر کے ساتھ بھاگ جاؤں ایسا مت کرنا میں نے اس کو سمجھایا۔ والدین کو دھوکا دے کر گھر سے بھاگ جانے پر جانتی ہو ، ان کو کس قدر صدمہ ہو گا انہوں نے تمہیں پالا پوسا ، تمہارے لاڈ اٹھائے ہیں۔ کیا یہ صلہ دو گی تم ان کے پیار کا جب کہ ساحر کے خاندان کے بارے تم جانتی بھی نہیں ہو۔ اس کا گھر دیکھا ہے اور نہ اس کی فیملی سے ملی ہو۔ یہ تو آنکھیں بند کر کے کنویں میں چھلانگ لگانے والی بات ہے۔ تو پھر میں کیا کروں تم ساحر سے ملتی ہونا ہاں ۔میں تو اسے ایک ایک لمحے کی رپورٹ دیتی ہوں ۔ ہم مسلسل رابطے میں ہیں ۔ کیا تم نے اسے بتایا ہے کہ تمہارا رشتہ ارمغان سے ہو رہا ہے ہاں بتایا ہے۔ اس نے کیا کہا وہ خاموش رہا ، وہ کچھ نہیں کہتا ہے۔ اس بات پر میں چونک گئی۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ آگ دونوں طرف برابر لگی ہو۔ دل کی لگی کب کسی کو چین سے بیٹھنے دیتی ہے، پھر اتنی بڑی بات کو سن کر ساحر چپ کیوں ہے حقیقت یہ تھی کہ گھر میں جو بات ہوتی یا والدین شادی کے بارے جو مشورے کرتے ، وہ ایک ایک حرف اپنے چاہنے والے کے گوش گزار کر دیتی تھی اور یہ شخص ایک لفظ نہیں کہتا ، حالانکہ جب عشق کا بھوت سوار ہو تو دماغ کے چراغ گل اور آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے۔ نو عمر لڑکیاں سچے جذبوں کے ساتھ کسی نوجوان پر بھروسہ کر لیتی ہیں۔ دوسرے معنوں میں اس کے ساتھ عشق اور وفا کا رشتہ نباہ رہی ہوتی ہیں جب کہ وہ یہ نہیں جانتیں کہ ان کا محبوب کس لائق ہے کس قماش کا ہے یوں وہ نادانی میں لٹ جاتی ہیں، یا والدین کی ناموس کو خاک میں ملا کر کسی کوٹھے کی زینت بن جاتی ہیں یا قتل ہو جاتی ہیں۔ برے عناصر کے چنگل میں پھنستی ہیں یا غلط لوگوں سے بلیک میل ہوتی رہتی ہیں۔ میں نے بہت سوچ سمجھ کر اس کو مشورہ دیا کہ ماہ جبیں جتنی پریشان تمہیں ہے، ویسی ہی ساحر کو بھی ہونی چاہیے تھی ، مگر وہ چپ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہا تم ایسا کرو، اسے کہو کہ وہ تمہارا ساتھ دے تا کہ تم ارمغان کے بجائے اس کے ساتھ شادی کر پاؤ کیسا ساتھ وہ پوچھنے لگی۔ یہ تم اس سے پوچھ لینا کہ وہ کس طرح تمہارا ساتھ دے سکتا ہے، پھر جو وہ کہے اس پر عمل کر لینا ۔ اگر اس نے گھر سے بھاگ چلنے کو کہا تب جبیں اور زیادہ پریشان ہو گئی۔ ارے بھئی، پہلے اس سے بات تو کرو جب وہ کہے کہ بھاگ چلتے ہیں، تب مجھے بتانا، پھر سوچیں گے کیا کرنا ہے۔ ٹھیک ہے، تم کہتی ہو تو میں اس سے ساتھ دینے کا کہتی ہوں تم کو کہنا ہی پڑے گا نہیں کہو گی تو مسئلہ کیسے حل ہو گا۔ راہ فرار نہ پا کر اس نے ساحر سے کہا۔ ڈیڈی کسی صورت میری شادی کسی اور سے کرنے پر راضی نہیں ہوں گے۔ ان کا تو بس یہی فیصلہ ہے کہ ارمغان کو ہی داماد بنانا ہے۔ اب تم بتاؤ میں کیا کروں اگر تم ساتھ دو تو میں تمہاری ہر بات ماننے کو تیار ہوں ۔ ہم گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کر لیتے ہیں یہی وقت ہے۔ ماہ جبیں اس کو بتا چکی تھی کہ جس لڑکے سے اس کی شادی ہو رہی ہے، وہ جائیداد کا اکلوتا وارث ہے۔ تبھی ساحر نے اس کو یہ مشورہ دیا کہ فی الحال وہ والدین کا کہنا مان لے۔ وہ بولا۔ تم ارمغان سے شادی کر لو لیکن مجھ سے رابطہ مت توڑنا ۔ اس طرح ہم ملنے کی کوئی صورت نکال لیں گئے۔ یہ جواب سن کر ماہ جبیں اور پریشان ہو گئی ۔ سوچنے لگی کہ ساحر کو یہ پتا نہیں ہے کیا کہ ایک شادی شدہ عورت کا کسی دوسرے مرد سے ملنا ملانا یا رابطہ رکھنا، اتنا آسان نہیں ہوتا، پھر بھی اس نے کتنے آرام سے یہ بات کہہ دی۔ ایک بار بھی نہیں کہا کہ شادی سے انکار کردو، یا میں اپنے گھر والوں کو رشتے کے لئے تمہارے گھر بھیجتا ہوں ۔ ماہ جبیں کے والد روشن خیال تھے۔ ممکن تھا کہ اس کے آنسو ان کا دل موم کر ہی لیتے لیکن ایسا تبھی ممکن تھا جب ساحر ایک بار رشتہ مانگنے کی ہامی تو بھرتا۔ جبیں نے مجھے بتایا کہ ساحر نے تو ٹھنڈے ٹھنڈے یہ جواب دیا ہے۔ اب کیا کروں مجھے اندازہ تھا کہ ساحر ایک لالچی نوجوان ہے، جبکہ ماہ جبیں اپنے جذبے میں سچی اور کھری ہے، مگر کچی عمر میں تجربہ نہیں ہوتا۔ اس جیسی لڑکیاں نہیں جانتیں کہ زمانہ کیا ہے، دنیا کیسی ہے، لوگ کیسے ہیں اور جس کو ہم دل کی گہرائیوں سے چاہتے ہیں ، وہ کیسا ہے ماہ جبیں والدین کی لاڈلی ، بھولی بھالی بیٹی تھی ۔ وہ یہ کیسے اندازہ کر سکتی تھی کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ اس جیسی لڑکیوں کو کچھ پتا نہیں ہوتا ، نہ مستقبل میں پیش آنے والی سنگینوں کا احساس ہوتا ہے۔ بس عشق کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہوتا ہے، تبھی یہ لڑکیاں برباد ہو جاتی ہیں، پھر والدین یاد آتے ہیں جو سچا پیار کرتے ہیں، ہر دکھ اور غم سے بچاتے ہیں، لیکن پھر پچھتاوے کیا ہوت ، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت ، پانی سر سے گزر جائے، تو پچھتاوا ہی باقی رہ جاتا ۔ ہے۔ ساحر نے اوپر نرم مزاجی کا خول چڑھایا ہوا تھا مگر وہ اندر سے سفاک دل تھا۔ اسے بخوبی اندازہ تھا کہ جبیں کا ذہن اس کی گرفت میں ہے اور وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ وہ جب چاہے گا ، اس کو اپنی طرف کھینچ لے گا۔ وہ خوش شکل مگر چالاک تھا۔ دو سال تو وہ میرا بھی کلاس فیلو رہا تھا، میں اس کے بارے کچھ نہ کچھ اندازہ لگا چکی تھی۔ وہ دوہری شخصیت کا مالک تھا۔ اس کا اصل روپ کچھ اور تھا لیکن جب کسی سے ملتا تو بناوٹی اخلاق کا لبادہ اوڑھ لیتا تھا۔ میں نے ایک دو بار ماہ جبیں کو سمجھایا مگر وہ ساحر کے سحر میں گلے گلے ڈوبی ہوئی تھی۔ وہ اس کے لئے کچھ بھی کر سکتی تھی میں نے سیکنڈ ایئر کے آخری دنوں میں اس سے کنارہ کر لیا تھا۔ جب بات کرتی ، طوطے کی طرح ساحر کی رٹ لگائے رکھتی تھی میں اس کو جنونی لڑکی کہا کرتی تھی۔ ساحر بھی اس کی اس کمزوری سے واقف تھا۔ جب اس نے ماہ جبیں سے کہا کہ تم ارمغان سے شادی کر لو تو جبیںکو ڈھارس ہو گئی کہ بعد میں کوئی حل نکال کر وہ اسے اپنا لے گا ۔ یوں اس لڑکی نے محبوب کا کہا مان کر ارمغان سے شادی کر لی۔ ساحر نے چونکہ اس سے وعدہ لے لیا تھا کہ شادی کے بعد وہ اس سے رابطہ برقرار رکھے گی تبھی جب اس کا شوہر گھر سے باہر جاتا، وہ فون پر ساحر سے باتیں کرتی اور اس سے ہدایات لیتی ۔ ساحر اس کو سمجھاتا کہ تم اپنے شوہر کے ساتھ اچھی طرح رہو۔ اس کے پیار کا جواب پیار سے دو۔ اس کو بالکل شک نہ ہو کہ تمہاری نیت کچھ اور کرنے کی ہے، کیونکہ تم کو اس کا اعتماد جیتنا ہے۔ جب تک اس کا اعتماد نہ جیتو گی ، ہم اپنا مقصد نہ پا سکیں گے۔ ماہ جبیں کو کیا خبر تھی کہ کھوٹ تو ساحر کی نیت میں ہے۔ اگر وہ اس کا گھر بسائے رکھنے یا اس کے ماں باپ کی عزت کی خاطر ایسی ہدایات اسے کرتا تو بالا شبہ وہ ایک عظیم اور فرشتہ صفت انسان ہوتا لیکن ایسا بالکل نہ تھا۔ ادھر بے چارہ ارمغان جو ماہ جبیں کو پا کر بہت خوش تھا ، اپنی بیوی کو ٹوٹ کر چاہنے لگا تھا۔ وہ اس کا بہت خیال رکھتا تھا۔ ماموں اور ممانی اس پر صدقے واری ہوتے ۔ مدت بعد اس گھر میں خوشی آئی تھی ، وہ سب کی چہیتی تھی۔ کچھ دنوں تک رشتہ داروں کی چہل پہل رہی اور مبارک سلامت کا سلسلہ چلتا رہا، دعوتیں ہوتی رہیں، پھر جب یہ ہنگامہ ذرا سرد ہوا تو ماہ جبیں نے ساحر سے پوچھا۔ اب مجھے کیا کرنا ہے ان لوگوں نے تو مجھ سے بہت زیادہ دل لگا لیا ہے ۔ یہاں نئی زندگی شروع ہو چکی ہے اور میں اس زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہوں ۔ ہم کیسے ایک ہو سکیں گے جتنا وقت گزرتا جائے گا اتنی دوری بڑھتی جائے گی ۔ آخر تم نے سوچا کیا ہے سو چا یہ ہے کہ تم ارمغان کو رستے سے ہٹاؤ گی اور ہم پھر ایک ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے تم پیار پیار میں ارمغان کی جائیداد اور بینک بیلنس اپنے نام کرواتی رہو۔ تمہارے سسر دل کی مریض ہیں ، اب بیمار بھی رہنے لگے ہیں۔ انہوں نے کاروبار بیٹے کو سونپ دیا ہے۔ میں اسی لئے مناسب وقت کے انتظار میں ہوں ۔ جو لوگ منفی سوچیں رکھتے ہیں، لمبی منصوبہ بندی کرتے ہیں ، وہ بڑے تحمل کے ساتھ اپنی منصوبہ بندی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا بھی سوچتے رہتے ہیں۔ ساحر کا ذہن اسی طرح تھا اور جبیں روبوٹ کی طرح اس کے ہر حکم پر عمل کر رہی تھی۔ ہمارے ماموں ممانی زیادہ چالاک نہ تھے۔ انہیں گمان بھی نہ تھا کہ وہ جس بہو کو پھولوں کی طرح رکھتے ہیں ، اپنی بیٹی سمجھتے ہیں ، وہ کس ڈگر پر چل رہی ہے۔ انہی دنوں ماموں بیمار ہوئے اور وفات پا گئے ۔ ایک بڑا کانٹا از خود ان کے رستے سے نکل گیا اور ساری جائیداد ارمغان کے نام ہو گئی۔ اب جبیں نے کہنا شروع کیا کہ آپ جائیداد میرے نام کر دیں ۔ اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو مجھے محفوظ کریں ۔ ارمغان نے کہا۔ ایک شرط پر، جونہی ہمارے گھر پہلا بچہ ہوگا، جائیداد تمہارے نام ہو جائے گی۔ جبیں جو بچے کی پیدائش کے حوالے سے احتیاطوں میں لگی تھی ، اس نے ساحر کو شوہر کی شرط بتا دی۔ ساحر نے کہا۔ کوئی بات نہیں ، اس طرح اگر تم صاحب جائیداد ہو جاتی ہو تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے، تب جبیں نے احتیاط چھوڑ دی اور ایک بیٹی کی ماں بن گئی ۔ اب اس نے شوہر کو اس کی شرط یاد دلائی۔ ارمغان تو بیوی کی محبت میں سرشار رہتا تھا۔ اس نے کہا۔ یہ بھی کوئی مسئلہ ہے میری جان، میں تمہارا ہوں تو میری ہر شے تمہاری ہی ہے۔ یوں ایک روز اس نے محبت کی سرشاری میں آدھی جائیداد بیوی کے نام کر دی اور کہا کہ باقی کہ باقی جائیداد، بیٹے کی پیدائش پر تحفہ دوں گا۔ ممانی نے تو پہلے ہی اپنا حصہ ارمغان کے نام کر دیا تھا۔ انہوں نے اور کسے دینا تھا۔ جب جبیں نے بیٹے کو جنم دیا تو ارمغان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ اب بھلا کون ان کی خوشگوار زندگی بارے شک کر سکتا تھا۔ ارمغان نے اپنے کل مال و متاع کا مالک بیوی کو بنا دیا۔ عورت کتنی بھی گم راہ ہو ، جب ماں بن جاتی ہے تو اپنے بچوں سے وفادار ہو جاتی ہے اور اسی سبب شوہر کے ساتھ بھی وفا نباہ دیتی ہے مگر جیں جانے کس مٹی کی بنی تھی کہ اسے نہ تو بچوں کا خیال تھا اور نہ گے شوہر کے بے لوث پیار کا۔ اس کا دل خاوند کی چاہت پا کر بھی اس کی جانب مائل نہ ہو سکا۔ وہ اب بھی ساحر کے سحر میں گرفتار، اس کے خیالوں میں گم رہتی تھی جبکہ ایک شادی شدہ عورت کے لئے وہ غیر محرم تھا، لیکن اس نادان کے دل پر تو جیسے مہر لگ چکی تھی کہ اُسے اچھائی برائی گناہ و ثواب کسی بات کا لحاظ ہی نہ رہا تھا۔ وہ اگر شادی کے بعد ساحر سے رشتہ توڑ کر رابطے ختم کر ڈالتی تو اپنا گھر آباد کر کے گھریلو خوشیوں سے دامن بھر لیتی اور اپنے بچوں کی محبت سے بھی لطف اندوز ہوتی مگر اس بد نصیب عورت کے لئے، خوش نصیبی، گھر کا سکون شوہر کا پیار، تمام آسائش و آرام بے معنی ہو گئے تھے۔ واقعی وہ ایسے جنونی لوگوں میں سے تھی، جن کو اخلاقی اقدار کا لحاظ نہیں رہتا۔ ممانی اب اکثر بیمار رہنے لگی تھیں۔ جبیں نے ارمغان سے کہا کہ مجھ سے تمہاری ماں کی خدمت نہیں ہوتی ، مجھے الگ گھر میں رہنا ہے۔ اپنے بچوں کو دیکھوں یا تمہاری ماں کی دیکھ بھال کروں ۔ ارمغان اپنی بوڑھی ماں سے علیحدہ نہیں ہونا چاہتا تھا۔ اس بات پر آئے دن جھگڑا، فساد رہنے لگا۔ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔ اس نے جب گھر میں اپنی وجہ سے کی بے سکونی دیکھی تو بیٹے کی پریشانی کا غم دل پر لے لیا۔ وہ بہو کی چخ چخ سن کر اتنی بیمار پڑیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا ۔ ساس کی غیر موجودگی میں بہو کو پوری آزادی مل گئی۔ اب منصوبے پر عمل درآمد کا وقت آ گیا تھا۔ نوکر سے کہا کہ میں اماں کو دیکھنے اسپتال جا رہی ہوں تم بھی ساتھ چلو ۔ اس نے دونوں بچوں اور آیا کو بھی ساتھ لے لیا۔ آیا سے کہا کہ اسپتال کے اندر چھوٹے سے بچوں کو نہیں لے جاسکتے تم ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی رہنا ، اور ڈرائیور سے کہا کہ تم بھی گاڑی کے پاس رہو، تاکہ بچوں کی نگرانی کر سکو۔ پھر وہ نوکر کے ہمراہ ساس کو دیکھنے ان کے روم میں چلی گئی ۔ شوہر کو چلتے وقت فون کر دیا تھا کہ آپ گھر آ جائیے ، میں اماں کو دیکھنے جا رہی ہوں ۔ ارمغان کے پاس گھر کی دوسری چابی تھی ۔ وہ فوراً گھر روانہ ہو گیا۔ گیٹ پر پہنچا، تالا کھولا اور آرام کرنے اپنے کمرے میں چلا گیا۔ رات بھر ماں کے پاس جاگتے گزارنے سے وہ بہت تھک گیا تھا۔ لیٹتے ہی نیند آ گئی۔ جیں نے گھر کی ایک چابی ساحر کو بھی دے رکھی تھی ، جو اس منصوبے میں کام آنے والی تھی۔ ایک پڑوسی نے گیٹ کھلا دیکھا تو اُسے اچنبھا ہوا کہ آج ارمغان کا گیٹ کیوں کھلا ہوا ہے یہ لوگ تو چھوٹے بچوں کی وجہ سے ہمیشہ گیٹ بند رکھتے تھے۔ اس نے جھانکا تو جو گاڑی ارمغان کے استعمال میں رہتی تھی، سامنے ہی نظر آ گئی، جبکہ دوسری گاڑی اور ڈرائیور موجود نہیں تھے۔ اس نے نوکر کو آواز دی، جو ہمیشہ گیٹ پر موجود رہتا تھا، مگر آج وہ بھی موجود نہ تھا۔ اس نے بہت آوازیں دیں ، بیل دی، مگر کوئی جواب نہ ملا جیسے گھر میں کوئی موجود نہ ہو۔ راحیل ان کا پرانا پڑوسی تھا۔ جانتا تھا کہ ارمغان کی امی بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں ۔ شاید ایمر جنسی میں یہ لوگ نکلے ہیں اور گیٹ بند کرنا بھول گئے ۔ وہ گھر کے اندر چلا گیا۔ اس نے ارمغان کو پکارا۔ اس کے کمرے کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا۔ اس نے کمرے کا جو نظارہ دیکھا، تو کانپ کر رہ گیا۔ کسی نے ارمغان کو گولی مار دی تھی کیونکہ وہ فرش پر اوندھے منہ پڑا ہوا تھا اور خون فرش پر بکھرا ہوا تھا۔ وہ یہ منظر دیکھ کر دہل گیا۔ یا الہی یہ کیا ماجرا ہے راحیل نے فوراً پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے آکر مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ راحیل ، دو چار مرتبہ ارمغان کے ساتھ ممانی کی عیادت کے لئے جاتا رہا تھا، پولیس کے ساتھ اسپتال گیا، جہاں ماہ جبیں ، ساس کے پاس بیٹھی ہوئی تھی اور بچے ملازمہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔ جب راحیل نے بتایا کہ کسی نے ارمغان کو گھر کے اندر گولی مار دی ہے تو یہ سنتے ہی ممانی کا ہارٹ فیل ہو گیا اور ماہ جبیں زار و قطار رونے لگی۔ سسر تو پہلے ہی داغ مفارقت دے چکے تھے، شوہر اور ساس بھی راہی ملک عدم ہو گئے ۔ وہ رو رو کر کہتی تھی کہ اب اس کا اور اس کے بچوں کا کیا ہوگا ۔ اس کے والدین کو بھی راحیل نے اطلاع کی جو جبیں اور بچوں کو ساتھ اپنے گھر لے آئے۔ پولیس نے محلے داروں سے پوچھ گچھ کی ۔ ہر ایک نے گواہی دی کہ میاں بیوی میں آپس میں بہت پیار تھا اور حسن سلوک سے رہ رہے تھے۔ ہم نے کبھی ان کا جھگڑا نہیں سنا۔ ماہ جبین کے اخلاق کی سب نے تعریف کی اور گواہی دی کہ وہ کبھی روٹھ کر میکے نہیں جاتی تھی۔ ماہ جبیں کے والدین کی معاشرے میں کافی عزت تھی۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ ایسی حرکت کر سکتی ہے، البتہ ارمغان کے قتل کو لوگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہے تھے، کیونکہ دو کرایہ داروں سے ان دنوں اس کا جھگڑا چل رہا تھا جو اس کی دوکانیں خالی نہیں کرتے تھے اور کرایہ بھی وقت پر ادا نہیں کرتے تھے۔ کچھ دن تفتیش ہوتی رہی پھر کیس دفتر دخل ہو گیا کہ یہ اندھا قتل تھا۔ ارمغان کے ساس سسر نے بھی توجہ سے کیس کی پیروی نہیں کی کہ ان جنجھٹوں کا وبال کون بھگتا ہے۔ میرے ابو اور ماموں کچھ دن بھاگ دوڑ کرتے رہے پھر وہ بھی تھک ہار کر بیٹھ گئے۔ ایک سال بعد ماہ جبیں کی دوسری شادی ہو گئی جس شخص سے شادی ہوئی تھی ، اس کا نام سنا تو میں دنگ رہ گئی ، پھر خود کو سمجھایا کہ اس کی کسی سے تو شادی ہونا تھی۔ اُسی سے کر لی ہے جس سے چاہت تھی ، ایسا تو ہوتا ہی ہے۔ یہ دونوں خوشگوار زندگی گزارنے لگے ۔ ماہ جبیں کو سابقہ شوہر کی جدائی کا ملال تھا یا ساحر سے شادی کر کے خوشی ہوئی یہ تو وہ جانے یا خدا، کیونکہ ضمیر تو انسان کے اندر ہوتا ہے اور قدرت غلط کاموں کی سزا بھی ضرور دیتی ہے۔ قاتل زمانے کی نظروں سے چھپ جائے تو بھی قدرت کے ہاتھوں سے نہیں بچ سکتا ۔ ماہ جبیں پر جلد ہی ساحر کی حقیقت کھل گئی۔ رفتہ رفتہ اس نے ساری دولت و جائیداد ہتھیا لی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک گھر اور دو دکانوں کے سوا جبیں کے پاس کچھ نہ بچا۔ اس عورت نے ساحر پر اندھا اعتماد کیا تھا کیونکہ محبت ہوتی ہی اندھی ہے۔ جب سب کچھ لٹ چکا ، تب عقل سے پیدل ماہ جبیں کو ہوش آیا۔ اب ساحر کا رویہ اس کے ساتھ اہانت آمیز ہو چکا تھا۔ ساحر کہتا کہ اپنے دونوں بچوں کو ماں کو دے آئے لیکن وہ اپنے معصوم بچوں کی جدائی برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ ایک دن ساحر نے ماہ جبیں کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ تم ایک جنونی عورت ہو۔ تمہارا کوئی بھروسہ نہیں ، کیا خبر کل تم میرے ساتھ کیا کرو کیا پتا تم مجھے زہر دے دو۔ وہ روتی بچوں کے ساتھ والدین کے گھر لوٹ آئی اور رو رو کر اپنی بپتا سنائی ۔ اس نے بتایا کہ سب کچھ ہتھیانے کے بعد ساحر اس سے وہ گھر بھی اپنے نام لکھوانا چاہتا تھا جس میں وہ رہتے تھے۔ انکار پر اس کو طلاق دے دی اور دولت سمیٹ کر بیرون ملک چلا گیا۔ یہ ہوا جنونی محبت کا انجام سوچتی ہوں، ماہ جبیں کے پاس کیا بچا اس نے تو خود اپنی خوشیوں کو آگ لگائی ۔ کیا اس کو محبت کہتے ہیں، سمجھ نہ پائی کہ کس نے کس سے محبت کی ارمغان نے ماہ جبیں سے اور ماہ جبیں نے ساحر سے اور ساحر نے دولت سے ساحر کو تو دولت مل گئی مگر جبیں کو کیا ملا سوائے اس کے کہ اس نے اپنے اور بچوں کے دامن میں پھولوں کی جگہ خار بھرے اور اپنے والدین کے دامن میں غم ڈال دیئے۔ | null |
null | null | null | 11 | https://www.urduzone.net/jannat-lut-gai/ | نعیم ہمارے ابا کے پرانے ملازم کا بیٹا تھا۔ جب یہ گیارہ سال کا تھا، اس کے ماں باپ زلزلے میں مکان کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ۔ اللہ کی قدرت کہ یہ لڑکا زندہ بچ گیا۔ والد صاحب اسے گھر لے آئے اور اس کی پرورش کرنے لگے ، وہ صرف آٹھویں تک پڑھ سکا۔ گھر کے برابر والد صاحب کا گودام تھا جہاں وہ دکان کا مال اسٹاک کرتے تھے۔ نعیم کو گودام میں رہنے کے لئے جگہ دے دی گئی ۔ کھانا وہ ہمارے گھر سے کھاتا۔ گودام کی صفائی اور رکھوالی کے علاوہ گھر کا سودا سلف بھی اس کے ذمے تھا۔ وقت گزرتا گیا یہاں تک کہ نعیم گبرو جوان ہو گیا۔ اس نے قد کاٹھ شکل و صورت خوب نکال لی تھی۔ والد صاحب کو ایک معاون کی ضرورت تھی اور اس لڑکے کا بھی کوئی نہ تھا تبھی یہ اب ہمارے کنبے کیلئے لازمی ہو گیا تھا۔ پائوں کی جوتی کو کوئی سر پر نہیں رکھتا۔ یہ میری اماں جان کے الفاظ تھے ، وہ خدمت گار کا بیٹا تھا اور اسے خدمت گار ہی رہنا تھا، لہذا والدہ نعیم سے فاصلہ رکھتی تھیں۔ کہتی تھیں میرے گھر میں بچیاں ہیں اور غیر لڑکے کو دہلیز سے باہر ہی کھڑا رکھوں گی، اسے گھر کے اندر آنے کی اجازت دینا غلط ہو گا۔ والد صاحب کو تاکید کر دی کہ اب اندر نہیں آئے گا جوان ہو گیا ہے۔ جو کام ہو گا اس کو باہر سے ہی بتادیں گے اور کھانا بھی ڈیوڑھی میں رکھ دیں گے، اٹھا لے گا اور برتن واپس ڈیوڑھی میں دھر کر دستک دے گا تو ہم خود بعد میں اٹھا لیں گے۔ والد صاحب نعیم سے پیار کرتے تھے لیکن والدہ کی منشا و رضا کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ضروری تھا۔ پس جیسا اماں نے کہا ویسا ہی کیا۔ تا ہم کبھی کبھار ہم کو اس لڑکے کی ضرورت پڑ ہی جاتی تھی۔ جب کبھی بھاری سامان ادھر سے ادھر کرنا ہوتا۔ چھت کے جالے صاف کرانے ہوتے، امی نعیم کو گھر کے اندر بلاتیں لیکن باجی کو منع کرتیں کہ تم نے اس لڑکے کے ساتھ زیادہ بات نہیں کرتی۔ باجی بھی ایک کایاں تھیں امیکی نظر چوکتی تو نعیم سے باتیں کرنے لگتیں۔ وہ ماں کی بات نہ مانتیں ، ماں کو غصہ آ جاتا اور اکیلے میں سمجھاتیں غیر لڑکوں سے زیادہ بات نہیں کرتے۔ تم اس سے پردہ کیا کرو۔ باجی ثمینہ ان دنوں ایف اے میں تھیں۔ امی جان بیمار ہو گئیں اور یہ بیماری جان لیوا ثابت ہوئی ۔ بلڈ پریشر کے باعث والدہ کے گردے خراب ہو گئے اور کچھ دن بیمار رہ کر وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ ہمارے لئے یہ صدمہ جانکاہ تھا۔ میں تب ساتویں میں پڑھ رہی تھی۔ امی کی کمی باجی کی بانہوں میں خود کو چھپا کر پوری کرنے کی کوشش کرتی۔ وہ بھی سمجھدار تھیں، مجھ کو بہت پیار کرتیں۔ یوں بڑی بہن کے شانے سے لگ کر غم آدھا رہ جاتا تھا۔ ایف اے کے پیپرز دینے کے بعد میری یہ بہن گھر بیٹھ گئی۔ چھوٹے بہن بھائی سنبھالنے کی خاطر قربانی دی تو ہم بھی اپنی بہن پر انحصار کرنے لگے اور ان کو بڑا سمجھنے لگے ۔ وہ کھانا پکاتیں ، ہمارے کپڑے دھو کر استری کرتیں اور ہم کو تیار کر کے اسکول بھیجتیں ، اپنے والد کی بھی خدمت کرتیں۔ لگتا تھا کہ ماں کا خلا باجی کے پیار نے پر کر دیا ہے ورنہ تو شاید ہم کو والدہ کی محرومی ختم کر دیتی۔ آٹھویں میں ہوش سنبھال لیا تو اپنی اس محسن بہن کو کسی اور کھیل میں الجھا ہوا پایا۔ والد صبح کام پر نکل جاتے اور رات گئے لوٹتے، میں اور آسیہ اسکول چلی جاتیں، ہمارا بھائی بھی پڑھنے چلا جاتا۔ گھر پر باجی اکیلی ہو تیں تو وہ چھت سے گودام میں جھانک کر نعیم کو آواز لگا کر گھر کے اندر بلا لیتیں۔ کسی کام کے بہانے سے اور پھر تنہائی کی ان ملاقاتوں نے ایک نئے ناٹک کا روپ دھار لیا۔ اتفاقاً کبھی میں اور آسیہ اسکول سے جلد آجاتے اور کبھی رفیع بھائی تو نعیم کو ہم گھر کے اندر بیٹھا پاتے۔ شروع میں دھیان نہ گیا۔ رفتہ رفتہ میرے دل میں عجب وسوسے سر اٹھانے لگے کہ یہ روز کیوں گھر میں ہوتا ہے جبکہ امی ہمیشہ باجی کو منع کرتی تھیں کہ اس کے سامنے نہ جایا کرو۔ اس کے ساتھ زیادہ بات نہ کیا کرو۔ نعیم کا اس طرح ہر وقت موجود رہنا ہم کو ناگوار گزرنے لگا۔ جب ہم نا سمجھ تھے کسی بات کو خیال میں نہ لاتے تھے ، جوں جوں عقل آئی ، نعیم کو باجی کے ساتھ بے تکلفی سے گفتگو کرتا پا کر دم گھٹتا ہوا محسوس ہونے لگا۔ ہم جانتے تھے کہ وہ رشتہ دار نہیں ہے ہمار ا ملازم ہے۔ کبھی امی ابو نے اسے ہم لوگوں کے درمیان گھلنے ملنے نہ دیا تھا، اس کی حیثیت ہمیشہ نوکر کی سی رہی تھی۔ بھائی ہم دونوں بہنوں سے چھوٹا تھا۔ میں ہی بڑی تھی تبھی زیادہ تفکر مجھی کو ہوا۔ ابا کی وجہ سے چپ تھی کہ ان کو دکھ نہ پہنچ جائے لیکن باجی کے لچھن دیکھ کر دل جل کے خاک ہوا جاتا تھا۔ پہلے باجی ہمارا بہت خیال رکھتی تھیں لیکن اب نعیم کی خاطر ہم کو بری طرح نظر انداز کرنے لگی تھیں۔ جب وہ ہوتا خوب اس کی خاطر تواضع کر تیں، اچھا کھانے کو دیتیں اور ہم کو ڈانتی ڈپٹتی تھیں کہ ٹھہر جائو بھوک سے مرے تو نہیں جا رہے۔ وہ نعیم کو تر نوالے کھانے کو دیتیں اور ہم بیٹھے منہ تکا کرتے ۔ باجی کے اسی رویہ نے ہم تینوں کو ان کے خلاف کر دیا۔ جب میں نویں میں تھی زیادہ الجھائو میں رہنے لگی اور ایک روز جرات کر کے بہن کو جتلا بھی دیا کہ باجی دیکھو تم جو کر رہی ہو ٹھیک نہیں ہے ، باز آجاؤ ورنہ ابا سے کہہ دوں گی۔ اس نو کر ذات کو تم گھر میں مت بٹھایا کرو اور عمدہ کھانے بھی پیش نہ کیا کرو۔ ورنہ یہ اپنی اوقات سے باہر آ جائے گا تو ہم سب کے لئے مصیبت بن جائے گا۔ باجی نے اس دن مجھے بہت لعن طعن کی کہ افسوس ہے تمہاری سوچ پر۔ پڑھ لکھ کر جاہل رہ گئی ہو۔ کیا ہمارا مذہب اس بات کا درس نہیں دیتا کہ امیر، غریب سب ہی انسان برابر ہوتے ہیں اور تم مجھے غرور سکھا رہی ہو۔ نعیم نوکر ہے تو کیا ہوا، ہے تو ہماری طرح کا انسان اتنی حقارت اچھی نہیں۔ میں حقارت نہیں کر رہی باجی بلکہ آپ کو احتیاط سے کام لینے کا کہہ رہی ہوں ۔ ابا کی لاعلمی میں کیوں اس غیر آدمی کو گھر کے اندر بٹھاتی ہو جبکہ اماں بھی فاصلہ رکھتی تھیں اور اس کو گھر میں نہیں گھساتی تھیں، اپنا نہیں تو اپنی بہنوں کا خیال کرلو۔ یقیناً جب ابا کو اس بات کا علم ہو گا وہ بہت ناراض ہوں گے اور کبھی نہ کبھی تو ان کو علم ہو ہی جائے گا۔ باجی پر میری تنبیہ کا کوئی اثر نہ ہوا۔ ہم تو یوں بھی مجبور تھے کہ چھوٹے تھے ہم کو اور گھر کو وہی سنبھالتی تھیں۔ لیکن اب جبکہ میں اچھا برا سمجھنے لگی تھی تو کیسے چپ رہتی۔ میں نے بھی کہہ دیا اگر باز نہ آئیں تو سب کچھ ابا سے کہہ دوں گی۔ پھر تم کو ماریں یا گھر سے نکال دیں میں نہیں ذمہ دار لیکن اب مجھ سے اور زیادہ کچھ برداشت نہ ہو گا۔ جب دیکھا کہ میرے تیور کڑے ہیں آپے سے باہر ہو گئیں ، جو تا اٹھا کر مارنے لگیں۔ اس پر میرے دل میں تو جیسے آگ سی بھڑک اٹھی۔ پہلے تو میں ان کو محض ڈرا رہی تھی اب قسم کھائی کہ جو ہو سو ہو، ابا سے ضرور ان کی شکایت کروں گی۔ شام کو ابا آئے تو میرا منہ سوجا ہوا تھا۔ آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں۔ انہوں نے پیار سے پوچھا۔ ہماری بیٹی کو کیا ہوا ہے کیوں آنکھیں سوجی ہیں میں تو پھٹ پڑی اور جذبات میں آکر ابا کو بتا دیا کہ باجی روز نعیم کو بلا کر بٹھا لیتی ہیں، اسے کچن میں بٹھا کر گرم گرم کھانے پیش کرتی ہیں۔ ہم تو اسکول ہوتے ہیں جب آتے ہیں یہ موجود ہوتا ہے۔ یہی بات مجھے اچھی نہیں لگتی ، اب نعیم جائے گا یا پھر میں اس گھر میں نہیں رہوں گی۔ کہنے کو تو یہ سب کہہ گئی لیکن ابا کی طرف نہ دیکھا کہ وہ تو تیورا کر رہ گئے تھے۔ اس وقت گھر سے نکل کر گودام کی طرف گئے اور نعیم سے کہا کہ ایک منٹ میں یہاں سے دفع ہو جائو اور پھر کبھی اپنی شکل مجھے مت دکھانا۔ جس تھالی میں کھاتے ہو اسی میں چھید کرتے ہو۔ نجانے کیونکر انہوں نے خود پر قابو پایا نعیم کو جانے دیا ورنہ اتنے غصے میں تھے کہ خود میں ڈر گئی تھی کہیں اس کا خون نہ کر دیں۔ نعیم اس وقت چلا گیا ، خدا جانے کہاں۔ میں اب پچھتائی کہ جلد بازی میں ابا کو بتا کر باجی کی بے قدری کرا دی تھی۔ جیسی بھی تھیں ہم کو تو محبت دے رہی تھیں، دیکھ بھال اور ہمارے سارے کام کرتی تھیں۔ تعلیم ہماری خاطر چھوڑی۔ اتنی قربانی دی تا کہ ابا کہیں دوسری شادی کر کے سوتیلی ماں نہ لا بٹھائیں۔ اب برے دنوں نے مجھے گھیرا۔ ابا کا بس نہ چلتا تھا کہ باجی کو کنویں میں دھکا دے دیتے اور وہ اٹھتے بیٹھتے مجھے کوستیں کہ کم بخت بہن ہے کہ ڈائن مجھ سے میرے باپ کی شفقت اور محبت چھین لی ہے۔ ناگن میں تو ہر وقت تجھ پر نچھاور ہوا کرتی تھی اور تو نے یہ صلہ دیا ہے کہ مجھے باپ کی نظروں سے گرادیا۔ نعیم سے باتیں ہی کرتی تھی نا، کبھی کوئی غلط حرکت کرتے تو نہیں دیکھا تھا پھر اتنی سی بات کو بڑھا چڑھا کر کیوں ابا سے جڑ دیا۔ میں بھی انسان ہوں۔ کہیں آتی جاتی نہیں۔ ہر وقت تم لوگوں کی سیوا کرتی رہتی ہوں۔ تنہائی سے اکتا کر نعیم سے دو باتیں کرنا کیا اتنا بڑا گناہ تھا کہ تو نے اس بیچارے یتیم سے رہنے کا ٹھکانہ بھی چھین لیا، اب نجانے وہ کہاں مارا مارا پھرتا ہو گا۔ بہت گناہ ہو گا صبیحہ دیکھ لینا تجھے تیرا بھی حال برا ہو گا اور تو بھی ایسے در بدر ہو گی کہ اس کی بد دعا عمر بھر تیرا پیچھا کرے گی۔ یہ ظلم بہت مہنگا پڑے گا جو تو نے اس کے ساتھ کیا ہے۔ جوں جوں وہ مجھے کو ستیں میں پریشان و پشیمان ہوتی ۔ نعیم تو پھر پلٹ کر نہ آیا اور نہ اس کا کچھ اتا پتا رہا۔ میں نے روتے پیٹتے بی اے کر لیا، تبھی ایک اچھا رشتہ آ گیا، ابا نے جھٹ پٹ میری شادی کر دی۔ باجی بیچاری ابھی تک قربانی کا بکرا بنی ہوئی تھیں کہ ایک چھوٹی بہن اور بھائی باقی تھے جن کی دیکھ بھال انہیں کرنی تھی۔ کچھ رشتہ داروں نے میرے والد کو صلاح دی اب تم دوسری شادی کر لو تا کہ گھر سنبھالنے والی آ جائے اور پھر تم ثمینہ کی شادی کر دینا۔ والد بھی چاہتے تھے کہ باجی ثمینہ کی شادی کر دیں لیکن کوئی اچھا رشتہ نہیں مل رہا تھا اور وہ اسی کوشش میں تھے کہ ادھر بیٹی کے فرض سے سبکدوش ہوں تو پھر اپنی شادی کے بارے میں سوچیں۔ انسان سوچتا کیا ہے اور ہوتا کیا ہے۔ ابا کو کسی نے باجی کے لئے رشتہ بتایا اور جس روز وہ لڑکا دیکھنے لاہور جارہے تھے ، پتوکی کے قریب ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ وہ جانبر نہ ہو سکے اور ہم کو تقدیر نے ایک اور زخم لگا دیا میں تو اپنے گھر میں خوش اور آباد تھی لیکن اب بڑا مسئلہ میری باجی شمینہ ، چھوٹی بہن اور بھائی کا تھا جو اکیلے نہ رہ سکتے تھے۔ عدنان بہت انسان دوست تھے اور وہ مجھے بے حد چاہتے تھے ، جب ان سے اپنے بھائی بہنوں کی مجبوری بتائی، بولے کہ ان سب کو یہاں لے آئو اور اپنے پاس رکھ لو۔ میں نے کہا کہ ایسا درست نہ ہو گا، میرے والد صاحب کا ذاتی مکان ہے وہ اس میں رہتے بھلے لگتے ہیں ، مکان کو تالا لگ جائے گا اور لوگ بھی آپ کو یہی کہیں گے کہ بیوی کے رشتہدار پال رہے ہو۔ بہتر یہ ہے کہ ہم ہی کچھ عرصہ ان کے پاس جاکر رہ لیتے ہیں جب تک کوئی ایسار شتہ باجی کے لئے نہیں مل جاتا کہ جس کو گھر داماد بننے کی شرط قبول ہو۔ عدنان نے میری بات مان لی اور ہم اپنے گھر سے والد صاحب کے گھر منتقل ہو گئے۔ والد صاحب نے کافی رقم باجی اور رفیع کے نام کرائی ہوئی تھی لہٰذا انہیں خرچے کی تنگی تو نہ تھی لیکن تحفظ ضرور چاہئے تھا۔ باجی میرے اور عدنان کے ساتھ رہنے پر خوش تھیں کہ اب ان کو ڈر نہ لگتا تھا اور بہت سے مسائل سے بچ گئے تھے۔ عدنان ہر طرح سے میرے بھائی اور بہنوں کا خیال رکھ رہے تھے۔ میں البتہ والد کے گھر آ کر کچھ بے آرام ضرور ہوئی تھی کیونکہ میرا اپنا گھر آرام و راحت کا گہوارہ تھا، جہاں نوکر چاکر سبھی سہولیات میسر تھیں، عدنان کی مجھ سے محبت دیکھ کر ہر کوئی مجھ پر رشک کرتا تھا۔ واہ ری قسمت باجی کے لئے ابھی تک کوئی موزوں رشتہ نہ ملا لیکن چھوٹی بہن نے ایف اے کر لیا تو اس کی شادی عدنان نے اپنی بہن کے بیٹے سے کرا دی۔ رفیع نے بھی آٹھویں پاس کر لی اور اس کا سلیکشن آرمی کی اکیڈمی میں ہو گیا وہ جہلم چلا گیا۔ اب گھر میں باجی میں اور عدنان رہ گئے۔ میں نے باجی سے اصرار کیا کہ اب آپ ہمارے گھر چل کر رہو ، ہم بہت دن آپ کے پاس رہ لئے۔ میرا ایک یہ بھی مقصد تھا کہ وہ میرے محل نما گھر میں رہیں گی تو میرے خاوند کے اسٹیٹس کے مطابق ان کے لئے کوئی اچھا رشتہ آجائے گا۔ والد صاحب کا گھر تو ایک متوسط طبقے کے رہائشی علاقے میں بنا ہوا تھا اور ان کی وفات کے بعد ان کا حوالہ بھی نہ رہا تھا۔ رشتوں میں لوگ ایسی باتوں کو بھی تو مد نظر رکھتے ہیں۔ باجی میرے گھر ہمارے ساتھ رہنے لگیں۔ ہمارے ساتھ رہتے ہوئے یہاں ان کو احساس ہوا کہ مجھے تو دنیا کی دولت مل گئی ہے ، شوہر کے پیار کا خزانہ ۔ عدنان کی محبت میرے لئے بڑا سرمایہ تھا جس سے میرا گھر رشک جنت تھا۔ وہ دل ہی دل میں کڑھنے اور مجھ سے حسد کرنے لگیں۔ کاریں، بنگلہ زر، زیور سبھی کچھ تو میرے پاس تھا۔ میں شہزادیوں کی طرح رہنے لگی۔ نوکر چاکر میرے آگے پیچھے ہاتھ جوڑے رہتے تھے۔ خدا تعالی نے مجھے دو بیٹیوں سے بھی نواز دیا لیکن میری بہن کے نصیب کے پھول نہ کھلے ۔ کئی بار رشتے کی کوشش ہوئی لیکن بات بنتی اور پھر ٹوٹ جاتی۔ اللہ جانے کیا وجہ تھی، حالانکہ میں اور عدنان خلوص دل سے چاہتے تھے کہ باجی ثمینہ اب اپنے گھر کی ہو جائیں۔ ان کی شادی کی عمر نکلی جاتی تھی۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بہت کوششوں کے باوجود ان کارشتہ نہ ہو سکا اور ان کی شادی کی عمر نکل گئی۔ میں تو خوش اور مطمئن اپنے بچوں کی چہکاروں میں گم تھی لیکن مجھ سے کئی برس بڑی بہن تنہائی کی آگ میں جلس رہی تھی۔ مجھے محسوس ہونے لگا کہ جب میں عدنان کے قریب ہوتی ہوں اور ہم پیار و محبت سے بات کرتے ہیں باجی کھو سی جاتی ہیں۔ اب تو اکثر وہ ہم کو ہنستے بولتے دیکھ کر ٹھنڈی آہ بھرتی تھیں اور ان کے چہرے کا رنگ ہی بدل جاتا تھا۔ تبھی مجھے باجی کی اور زیادہ فکر لگی اور میں نے ان کو خوش دیکھنے کی خاطر عدنان سے کہا کہ آپ بچوں اور باجی کو لے کر سیر کو چلے جایا کریں۔ تیسرے بچے کی آمد آمد تھی اس وجہ سے میری طبیعت خراب رہتی تھی اور گھر سے باہر نکلنا میرے لئے دو بھر ہو رہا تھا۔ گرمیوں کی چھٹیاں تھیں۔ میں نے عدنان کو مجبور کیا کہ بچوں کو مری کی سیر کرا لائیں، میں نہیں جا سکتی باجی کو لے جائیں۔ انہوں نے بہت کہا کہ بغیر تمہارے سیر کا کیا لطف آئے گا۔ میں نہ مانی، دراصل تو میں باجی کو خوش دیکھنا چاہتی تھی کیونکہ ان دنوں وہ بہت بھی بجھی اور اداس رہتی تھیں۔ بس اسی دن سے میری خوشیوں نے مجھ سے منہ موڑ لیا اور میری بربادی کا آغاز ہوا۔ سیر سے واپسی پر میری بہن کا موڈ ، مزاج کچھ اور تھا اور عدنان کی نظریں بھی بدلی بدلی تھیں ۔ وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی کیونکہ اس رشتے کو میں شک و شبہ سے بالاتر سمجھتی تھی جو میری بہن اور میرے شوہر کے درمیان تھا۔ عدنان ایسے پیار کرنے والے شوہر جس پر ایک بیوی پورا پورا بھروسہ کر سکتی تھی جبکہ باجی نے تو مجھے بہت پیار دیا تھا۔ ماں کے گزر جانے کے بعد ان کی یاد کو اسی بہن کی محبت نے بھرا تھا لیکن آج یہ کیا کہ دونوں ہی مجھ سے نگاہیں ملاتے ہوئے شرمار ہے تھے۔ میں حیران اور خاموش تھی۔ تحمل سے کام لیا خود کو سمجھا لیا کہ سگی بہن پر شک و شبہ نا قابل معافی جرم ہے۔ معمول کے کاموں میں لگ گئی لیکن باجی کے رنگ ڈھنگ بنائو سنگھار سے دل کو دھڑ کا سا لگ گیا خدا جانے کیوں جی کو بے سکونی کھا رہی ہے۔ تیسرے بچے کے جنم دن میں اسپتال میں تھی۔ جب گھر لوٹی تو یہ گھر میرا نہ رہا تھا۔ عدنان نے معافی مانگی اور کہا تمہاری بہن کا قصور ہے میں نے تو کبھی ایسا سوچا نہ تھا لیکن اب جو ہو چکا ہے اس کو بتائے بغیر میرے ضمیر کا بوجھ ہلکا نہ ہو گا اور بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے جو کہا سن کر سنائے میں رہ گئی۔ جس قدر ماتم کرتی کم تھا۔ کبھی بہن کی جانب دیکھتی تھی تو کبھی شوہر کی طرف۔ دکھ تو یہ تھا کہ باجی کو اپنے اس فعل پر کوئی دکھ، کوئی شرمندگی نہ تھی۔ دل عدنان کو دھتکارتا تھا، پھر بھی انہیں چھوڑنا نہ چاہتی تھی کہ تین بچوں کی زندگی کا سوال تھا لیکن اخلاقی اعتبار سے اب مجھے ان کے نکاح میں نہیں رہنا تھا کیونکہ اب میرا اپنے شوہر سے کوئی ناتا نہ رہا تھا۔ مجھے ان کا گھر چھوڑنا ہی پڑا۔ انہوں نے مجھے طلاق دی اور میں اپنے والد کے گھر آ گئی کہ جہاں عرصہ سے تالا پڑا ہوا تھا اور باجی نے عدنان سے نکاح کر کے میرا گھر سنبھال لیا۔ میری جنت پر حقدار بن گئیں۔ انہیں میرے لٹنے کا ذرا بھی ملال نہ تھا اور نہ میرے بچوں پر ان کو رحم آیا۔ میں دن رات یہی سوچ سوچ کر حیران ہوتی ہوں کہ اس قدر قریبی رشتوں کا بھی کوئی اعتبار نہیں۔ | null |
null | null | null | 12 | https://www.urduzone.net/dil-ke-khawab/ | یخ بستہ ہواؤں نے ایسے بری طرح ٹھٹھرا ڈالا تھا۔ اتنا کہ دانت بجنے لگے، جسم پر کپکپی طاری ہوگئی۔ بائیک پوری رفتار سے تارکول کی سڑک پر دوڑ رہی بھی۔ حسین جامد چپ لبوں پہ سجائے ہوئے تھا۔ کتنی دور رہ گیا ہے گھر نمرہ نے لرزتی آواز میں پوچھا تھا۔ بس دس منٹ میں پہنچتے ہیں ۔ جوابا اس نے بھی کانپتی آواز میں بتایا۔ دس منٹ تو بہت زیادہ ہیں۔ میں اکڑ جاؤں گی سردی سے۔ نمرہ نے منمنا کر کہا۔ پھر ایسا کرتے ہیں، ادھر ہی آس پاس کسی گھر میں گھس جاتے ہیں ۔ صبح جب دھوپ نکل آئے گی تو گھر چلے جائیں گے۔ سنجیدہ آواز میں کہا گیا تھا۔ وہ اس کی جیکٹ کو گھور کے رہ گئی۔ ساتھ ہی دل سے آہ نکلی تھی۔ ناول، ناولٹ میں کیسے ہیرو اپنی جیکٹ اتار کر ہیروئن کو دے دیتے ہیں، اپنی پروا کیے بغیر اور ایک یہ شخص ہے جسے میں ٹھٹھرتی نظر ہی نہیں آرہی ۔ کتنا انکار کرتی ہیں ہیروئنیں۔ پھر بھی ہیرو زبردستی اپنی جیکٹ دے دیتے ہیں۔ اس کا شدت سے دل چاہا تھا کہ حسن اسے اپنی جیکٹ اتار کر دے دے مگر وہاں ایسے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تھے۔ سنو اس نے آواز میں مزید کپکپاہٹ طاری کی تھی۔ سناؤ سنجیدگی سے کہا گیا تھا۔ بہت زیادہ سردی لگ رہی ہے۔ میری قلفی بن جائے گی مجھے پتا ہے، سردی بہت زیادہ ہے۔ میں بائیک چلا رہا ہوں۔ ہوا کے تھپیڑے ڈائریکٹ میرے منہ پر پڑ رہے ہیں ۔ تم تو میرے پیچھے چھپ گئی ہو تمہیں کم از کم مجھ سے تو کم ہی لگ رہی ہے اور میکے سے سرال تک کے اس تھوڑے سے سفر کی عادی ہو جاؤ۔ نمرہ کو رونا آیا تھا یہ سب سن کر۔ اس نے ایک بار پھر اس کی جیکٹ کو گھورا تھا۔ کتنا بے حس تھا یہ شخص۔ ایک وہ نایاب جیلانی کی اسٹوری کا ہیرو تھا فرید کیسے اس نے اپنی پروا کیے بغیر اسما کو اپنی جیکٹ دیے دی تھی۔ بہت دن پہلے پڑھی گئی اسٹوری اسے یاد آئی تھی۔ اور قلفی جمتی ہے، بنتی نہیں ہے۔ حسن نے اس کے دوسرے جملے کا جواب دیا تھا۔ دو منٹ کی کا خاموشی کے بعد وہ کلس کے رہ گئی۔ اس نے حسن کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کے بہانے جیکٹ کو مٹھی میں مسل دیا۔ دھیان سے یار۔ گراؤ گی کیا۔ سردی کی وجہ سے پہلے ہی بائیک چلانا مشکل ہو رہا ہے ۔ وہ بے زار لہجے میں بولا تھا۔ نمرہ نے اپنے آنسوؤں کا گلا بڑی مشکل گھونٹا تھا۔ اگر تم بائیک چلا رہی ہوتیں ناں، تب تمہیں پتا چلتا، سردی کیا ہے۔ وہ اس کی خاموشی سے کوئی نتیجہ اخذ کر کے بولا تھا۔ یہ کیا تم مجھے بار بار طعنہ دیے رہے ہو اس بات کا۔ وہ اس دفعہ بری طرح چڑی تھی۔ دو کس بات کا وہ حیران ہوا تھا۔یہی کہ تم بائیک چلا رہے ہو اور میں تمہارے پیچھے بیٹھی ہوں۔ کیا میں بائیک چلاتی اور تم میرے پیچھے بیٹھے اچھے لگو گے حسن نے جھٹکے سے گھر کے سامنے بائیک روکی اور نیچے اتر کر گھورا۔ وہ پھرتی سے نیچے اتر کے کھڑی تھی۔ طعنہ نہیں بے وقوف ، احساس دلا رہا ہوں ۔ کس بات کا احساس اب کے وہ حیران ہوئی تھی۔ یہی کہ تمہیں میری بالکل فکر نہیں ہے۔ ایک علینہ بھا بھی ہیں۔ اتنا احساس کرتی ہیں عمیر بھائی کا ، ہر معاملے میں عمیر بھائی کے گھر آنے سے پہلے گرما گرم چائے تیار، ہیٹر آن ، کمبل دیتی ہیں۔ پاؤں دباتی ہیں۔ وہ ایک ایک کام گنوار ہا تھا۔ نمرہ اسے دیکھ کے رہ گئی۔ اگلے دن بھی وہ حسن کی بے حسی کے متعلق ہی سوچتی رہی تھی جیکٹ نہیں دی تھی ناں ۔ پھر ایک خیال اس کے ذہن میں آ ہی گیا۔ حسن کی بے حسی ختم کرنے کے لیے اس نے وہ سارے رسالے نکالے جن میں وہ کہانیاں تھیں جن میں ہیرو ہیروئن کو اپنی جیکٹ اتار کے دیتے ہیں۔ اس نے وہ کہانیاں نکالیں اور صبح فولڈ کر دیے۔ شام میں حسن آفس سے آیا تو اس نے مسکرا کر استقبال کیا۔ پھر چکن میں چلی گئی۔ حسن چینج کر کے ٹی وی آن کر کے بیٹھ گیا۔ نمرہ گرما گرم کھانا نکالتے وقت یہ ہی سوچ رہی تھی، پتا نہیں حسن رسالے پڑھے گا بھی یا نہیں۔ خیر کھانا کھانے کے بعد ابھی حسن بستر میں بیٹھا ہی تھا کہ نمرہ جھٹ سے رسالے نکال لائی۔ اب تم یہ پڑھو گی۔ یار ٹائم ہوتا ہے ہر کام کرنے کا۔ وہ جھنجلایا تھا۔ نمرہ مسکرائی تھی۔ ارے نہیں حسن میں یہ نہیں پڑھ رہی۔ میں تو چائے بنانے جارہی ہوں۔ تم پڑھو یہ قسم سے بہت اچھی کہانیاں ہوتی ہیں ان میں۔ مجھے ساس بہو اور نند بھاوجوں کی لڑائیاں پڑھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ اس نے بے زاری سے کہا اور موبائل اٹھا لیا۔ نمرہ مایوسی سے اسے دیکھتی رہ گئی مگر اگلے ہی لمحے اس نے مایوسی کو مار بھگایا۔ اد ہو۔ ایک تو تم ہر وقت موبائل میں ہی مصروف رہتے ہو۔ بزرگ ٹھیک ہی کہتے ہیں ، موبائل نے نئی نسل کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ مطالعے سے دوری کی وجہ سے ہی آج کی نئی نسل اتنی بے تکی ہے۔ فرصت کے لمحات کی بہترین دوست کتاب ہوتی ہے۔ نمرہ نے بڑے مدبرانہ لہجے میں کہتے ہوئے اس کے ہاتھ سے فون لیا تھا۔ حسن اسے گھور رہا تھا۔ میری بربادی کے کون سے قصے سن لیے ہیں تم نے اور کون سابے تکا پن دیکھا ہے تم نے میرا ۔ آٹھ ماہ ہماری شادی کو ہوئے ہیں اور تم سب کچھ جان گئیں میرے متعلق ۔ میری بات کا یہ مطلب تھوڑی تھا۔ آہ وہ دل ہی دل میں کراہ اٹھی۔ ایک وہ لڑکیاں ہوتی ہیں، جنہیں بغیر کچھ کہے شوہر کی جیکٹ مل جاتی ہے اور ایک میں اور میں کون سا اس کی جیکٹ پہننے کے لیے ترس رہی ہوں۔ ایک چاہ ہے، کتنا اچھا لگتا ہے شوہر کا یوں خیال کرنا تم تو براہی مان گئے حسن میں نے تو ویسے ہی بس سنا سنایا تبصرہ کیا۔ وہ مسکرا کر بولی۔ا چھایا را چائے بنالاؤ۔ مجھے بہت سردی لگ رہی ہے۔ تم تو سارا دن گھر میں رہتی ہو۔ تمہیں کیا پتا باہر کی سردی کیا ہوتی ہے۔ بائیک پر ٹھٹھر کے رہ گیا۔وہ اپنے ہی دکھڑے رو رہا تھا۔ نمبرہ کلس کے رہ گئی مگر ایک آخری کوشش سمجھ کے وہ کہہ اٹھی کیوں نہیں حسن مجھے احساس ہے۔ اچھا میں ابھی چائے بنا کر لاتی ہوں ۔ تم یہ کہانی پڑھو۔ بور بھی نہیں ہو گے۔اس نے ایک رسالہ کھول کے اسے پکڑایا اور باقی تین میز پر رکھ دیے۔ حسن نے بادل ناخواستہ رسالہ پکڑا اور یوں ہی نظر دوڑانے لگا۔ نمرہ اس کا موبائل قبضے میں لیے کچن میں آ گئی۔ عجیب سی خوشی ہورہی تھی اسے، جو کہانی وہ اسے دے کر آئی تھی پڑھنے کے لیے، اس کے دوسرے صفحے پر ہی ہیرو ہیروئن کو اپنی جیکٹ اتار کے دیتا ہے۔ حسن کو پڑھتے ہی خیال آجائے گا کہ میں نے کل کتنی زیادتی کی نمرہ کے ساتھ۔ اسے اپنی جیکٹ نہ دے کر ، وہ مسکراتی سوچ رہی تھی۔ اس نے جان بوجھ کر چائے بنانے میں دیر لگائی۔ نمرہ چائے بنا رہی ہو یا پائے گلا رہی ہو۔ حسن اونچی آواز میں اس سے پوچھ رہا تھا۔ اس نے دانت کچکچائے تھے۔دو منٹ سکون سے پڑھا نہیں جا رہا اس سے ۔ وہ بڑبڑاتی ہوئی کچن سے باہر نکلی تو اسے سردی کا احساس ہوا تھا۔ وہ سوٹ کے ساتھ کا باریک دوپٹہ لیے ہوئے تھی۔ شال بیڈ پر پڑی تھی کمرے میں۔ وہ ٹرے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو دھک سے رہ گئی۔ حسن اس کی شال لپیٹے رسالے اپنے سامنے پھیلائے ماڈلز کو غور سے دیکھنے میں مگن تھا۔ وہ کراہ کے رہ گئی اور تیزی سے ماڈلز کے چہرے غائب کرنے کے لیے آگے بڑھی اور اس کے سامنے سے رسالے اٹھا لیے۔ آن لائن اردو کہانیاں اردو ناول شعاع شعاع ڈائجسٹ شعاع ڈائجسٹ کہانیاں | null |
null | null | null | 13 | https://www.urduzone.net/khandani-kamyabi/ | اپنی شادی پر ابا راضی تھے اور نہ اماں مگر ان کے والدین دونوں کو نکاح کے بندھن میں باندھنے کو مرے جاتے تھے، تبھی دیکھنے والے کہتے تھے کہ اس زبردستی کی شادی کا انجام برا ہوگا۔ انجام سے بے پروا قدرت نے مجھے میری ماں اور باپ کے درمیان نانی کے سپنوں جیسے ، پل کی صورت پیدا کر دیا۔ نانی کا خیال تھا بچی ہو گئی ہے دیکھ لینا کہ اب یہ دو کنارے ایک دوسرے سے دُور ہوتے ہوئے بھی قریب آ جائیں گے۔ ان کے بیٹی ہو گئی ہے تو نباہ بھی ہو جائے گا۔ ایسا نہ ہوا۔ ابھی میں صرف چھ ماہ کی تھی کہ اماں اور ابا میں طلاق ہو گئی۔ ابا کی زندگی سے حالات کی بادِ سموم سارے پھول پتے اُڑا لے گئی تھی۔ میں بهى ببول کا کانٹا بنی، کبھی ادھر کبھی ادھر ماں اور باپ دونوں کے دل میں چبھنے لگی۔ کبھی ماں کی محبت بھری گود کو ترستی اور کبھی باپ کے پیار بھرے بولوں کو تڑپتی۔ پہلے ابا نے مجھے ماں سے چھینا، پھر زمانے نے ماں کو مجھ سے چھین لیا۔ جن دنوں اماں کو طلاق ہوئی وہ سترہ برس کی تھیں۔ خوبصورت تھیں، کیسے گھر بٹھائی جا سکتی تھیں، ان کی دوبارہ شادی کر دی گئی اور میری ماں کا گھر آباد ہو گیا ۔ نانا نانی کو سکون ملا مگر میری دنیا تو پھر بھی برباد ہی رہی۔ جب دوسرے بچوں کو اپنی مائوں سے لپٹتے دیکھتی، دل میں اک ہوک سی أنهتى ادھر اُدھر گلیوں میں بھٹکا کرتی، وہ راستے تلاش کرتی جن پر چل کر میں ماں کے پاس پہنچ جائوں، مگر وہ رستے مجھے نہ ملے کہ وہ سب کھو چکے تھے۔ مل بھی جاتے تو میں ان پر چل نہ سکتی تھی کہ ابا کی تحویل میں تھی۔ ابا جلد میری ذمہ داری سے گھبرا گئے، ایک ننھی بچی کی پرورش، بن ماں کے آسان نہیں تھی۔ مرد کے لئے کمانا تو آسان ہوتا ہے بچے پالنا مشکل ہے۔ ابا نے میری نانی سے التجا کی کہ مجھے گود لے لیں۔ نانی ان کی قریبی رشتہ دار تھیں اور میں ان کے جگر کا ٹکڑا اور ان کی چہیتی بیٹی کی اولاد تھی۔ کیسے انکار کر سکتی تھیں۔ جھٹ ہامی بھر لی۔ میں باپ کے گھر سے نانی کے گھر آ گئی، اس شرط پر وہ مجھے میری ماں کے حوالے نہیں کریں گی۔ کیونکہ والد نہیں چاہتے تھے میں سوتیلے باپ کے ٹکڑوں پر پلوں۔ پہلے ماں کی جدائی کا دکھ سہا، پھر باپ سے دوری کا دکھ بھی سہہ لیا۔ والد نے میرے خرچہ کا ذمہ اٹھا لیا اور میں در در بھٹکنے سے بچ گئی۔ نانی کو میرے آ جانے سے سکون مل گیا اور میں تائی پھوپھیوں کے گھروں جا رہنے سے بچی۔ ماں بھی خوش ہوگئی کہ چلو اپنے پاس نہ رکھ سکوں گی بیٹی کی صورت تو دیکھ جائوں گی۔ ہمیشہ کی دوری سے کبھی کبھی کا ملاپ اچھا ہے۔ ایک دوجے کی شکلیں تو نہ بھولیں گے، مگر جو یہ کہتے ہیں کہ مر کر بچھڑ جائیں تو صبر آ جاتا ہے یہ کبھی کبھار کا ملنا پیار کی پیاس کو اور بھڑکا دیتا ہے۔ یہی ہوا کہ جب ماں نانی کے گھر آئیں، مجھ سے ملتیں رونے لگتیں۔ میں بھی ان کو روتا دیکھ کر روتی اور ان سے لپٹ جاتی۔ امی نانی کو کہتیں۔ میری بیٹی مجھے دے دو، اس کے بغیر سکون نہیں ہے۔ نانی عذر کرتیں کہ اس کا باپ مجھ سے وعدہ لے گیا ہے، اس بڑھاپے میں مجھ کو جھوٹا نہ بنائو، میرے سفید بالوں کی لاج رہنے دو۔ وہ مجھے جی جان سے اوپر رکھتیں لیکن یہ قدرتی امر ہے کہ جب ماں آ کر روتی دھوتی تو میرا دل بھی ان کی طرف کھنچنے لگتا اور میں ان سے یوں لپٹ رہتی جیسے ایک بیل درخت سے لپٹ جاتی ہے۔ تب ماں کی جُدائی موت لگنے لگی۔ ہر دم یہی چاہتی کہ ماں کے ساتھ چلی جائوں مگر بوڑھی نانی کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر انہی کے پاس رہنا پڑتا تھا۔ کبھی کبھار میرے سوتیلے والد بھی امی کے ساتھ نانی گھر آجاتے تھے اور ہم ماں بیٹی کا یہ اداس ملاپ دیکھ کر رنجیدہ ہو جاتے تھے۔ بالآخر یہ روز روز کا رونا دھونا رنگ لے آیا۔ ایک روز جبکہ نانی اسپتال گئی ہوئی تھیں سوتیلے باپ نے مجھے امی کی بیماری کا کہہ کر ورغلا لیا اور اپنے ساتھ گھر لے آئے۔ میں ماں کے گھر آ کر خوش ہو گئی اور نانی کا سارا پیار بھول بیٹھی کہ ماں آخر ماں تھی اور اس کے پیار کی بو باس ہی سب سے جدا تھی۔ سوتیلا باپ بھی کچھ ایسا برا نہ تھا۔ محبت جتلاتا اور نرمی سے پکارتا تھا۔ ہر فرمائش پوری کرتا کسی چیز کی کمی نہ ہونے دیتا۔ یہاں آ کر روح کے کافی کرب دور ہوگئے تھے۔ وہ خلا بھی بھر گیا جو ماں باپ کی جدائی سے دل میں پیدا ہوگیا تھا۔ میں خاصی آسوده ہو گئی۔ اب لگتا تھا جیسے کسی نے راستے کے پتھر کو اُٹھا کر ایک طرف رکھ دیا ہو اور آنے جانے والوں کی ٹھوکروں سے بچا لیا ہو۔ تیره سال تک سوتیلے باپ نے مجھے باپ جیسی محبت دی۔ اور اس پیار میں ذره بهر بهی کمی نہ آنے دی لیکن جب میں سولہ برس کی ہوگئی تو اچانک اس کی محبت اور اُنسیت ایک نئے رنگ میں بدل گئی۔ اب اس کی نظروں میں باپ کا سا بے لوث جذبہ نہ رہا۔ جیسے وہ کسی دوسری سوچ میں غرق رہنے لگا ہو۔ اس کے چہرے پر کوئی اور ہی تاثر ابھر آیا تھا۔ اب مجھے اس شخص سے ڈر آنے لگا۔ اس کی طرف دیکھنے سے خوف محسوس ہوتا اور کبھی کبھی تو اس کی گہری آنکھوں سے جھرجھری آ جاتی۔ وہ گھر جو پہلے میرے لئے چمن جیسا تھا جہاں میں ایک کومل کلی کی طرح کھلی رہتی تھی اب وہی گھر مجھ کو ایک اندھیرا اور سنسان ویرانہ لگنے لگا تھا۔ ایک روز جب امی پڑوس میں گئی ہوئی تھیں، میں اکیلی بیٹھی سبزی بنا رہی تھی کہ میرا یہ نام نہاد باپ آ گیا، مجھ کو تنہا دیکھ کر اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ میں نے اس کی جانب دیکھا۔ اُس کا چہرہ مجھے ایسا نظر آیا کہ میرے منہ سے چیخ نکل گئی، اس کی نگاہوں میں بھیڑیئے جیسی جھپٹ تھی سوچا در کھول کر نکل بھاگوں کہ خدا کو مجھ پر ترس آ گیا۔ اُسی وقت میری ماں آ گئی۔ ماں نے مجھے ڈرا سہما دیکھا تو ان کی چھٹی حس بیدار ہوگئی۔ بولیں۔ ندا کے ابا پڑوسن نے ہماری بیٹی کے لئے ایک اچھا رشتہ بتایا ہے۔ اب میں اس کا بیاہ کرنے چلی ہوں۔ ہاں میں بھی اسی فکر میں ہوں۔ ابا نے اماں کو جواب دیا۔ خدا کسی لڑکی سے اُس کے باپ کا سایہ نہ چھینے کہ اس کو باپ کی مضبوط پناہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اس دن کے بعد سے ایک لمحہ بھی مجھ کو چین نصیب نہ ہوا اور میں ہر پل خوف کی بارش میں بھیگتی رہی۔ ماں بھی بخوبی جان چکی تھی کہ میں اس کے شوہر پر بوجھ ہوں اور کسی بھی وقت ہم ماں بیٹی کے سروں پر اعتماد کی چھت گر سکتی ہے۔ اب وہ اُٹھتے بیٹھتے کہتیں۔ ندا کے ابا اس کا بیاہ کر دو اب جوان بیٹی کا گھر بٹھائے رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔ ميرا سوتیلا باپ، ماں کے اس روز روز کے تقاضے سے اوب گیا۔ اس نے سوچا جس لڑکی کا اتنے برس خرچہ اُٹھایا، اس پودے کو برسوں سینچا، اب اس کی چھائوں دوسرے گھر جائے گی تو پھر مفت میں کیوں، کچھ وصول تو ہونا چاہئے۔ اس نے میرے لئے رشتہ تلاش کر لیا۔ ماں خوش تھی کہ ندا بیاہی جا رہی ہے، اب سکھ کا سانس لیں گے مگر سوتیلے باپ نے یونہی میری شادی پر خرچہ نہیں کیا تھا، بلکہ سودا کیا تھا کہ نکاح کے بدلے اس بھلے مانس سے میرے بچپن سے اب تک کا خرچہ بھی وصولے گا۔ جس سوداگر نے سودا کیا، اس نے بھی سوچ سمجھ کر ایک موٹی رقم میرے بدلے میرے سوتیلے باپ کی جیب میں ڈالی تھی۔ اس شخص کا نام مراد تھا اور اس کا بھائی فلمی دنیا میں ایکسٹرا لڑکیاں سپلائی کرتا تھا، اس نے بھائی کو کہا۔ یہ کیسی رہے گی سونے کی کانہے بھیا۔ اس نے جواب دیا تو میں نے سمجھ لیا کہ اور بھی قیامتیں ابھی میری منتظر ہیں۔ میرے شوہر کی دراصل یہ دوسری شادی تھی۔ پہلی بیوی سے چھ بچے تھے۔ جس کو اس نے علیحدہ رکھا ہوا تھا۔ اس کو اب بیوی نہیں اس کے حالات سدھانے والی کوئی مددگار چاہئے تھی۔ شوہر اور دیور کے درمیان ایسی بات سنی تو فیصلہ کر لیا کہ ایک نئے جہنم میں گرنے کی بجائے یہاں سے نکل جانا ہی بہتر ہے، لہذا ایک روز موقع پا کر میں گھر سے فرار ہو گئی۔ اپنے تئیں تو بھاگی تھی مگر جس پنچھی کے پر کٹ چکے ہوں اس کی اُڑان کہاں تک ہوگی۔ رستے میں ہی دھر لی گئی ایک پولیس والے نے بد حال پھرتے دیکھا تو قریب آیا اور بولا ۔ میں دیکھ رہا ہوں تم ادھر ادھر گھوم رہی ہو ، تمہارا گھر کہاں ہے چلو میں تم کو تمہارے گھر پہنچا دوں۔ میں نے کہا کہ تم مجھے اپنے صاحب کے پاس پہنچا دو، میں ان کو ہی اپنے بارے میں بتائوں گی۔ وہ سپاہی بڑا حیران ہوا ہوا کہ یہ کیسی لڑکی ہے جو خود حوالات جانا چاہتی ہے۔ پہلے تو اس نے مجھے سمجھایا، اپنے گھر چلنے کی بھی پیشکش کی میں نہ مانی تو تھانے لے آیا۔ کرسی پر جو شخص نظر آیا وہ معقول نہ لگ رہا تھا۔ میں ایک طرف بیٹھ گئی۔ اس نے میرے بارے سوال کیا۔ اہلکار نے کہا یہ لڑکی اپنا پتا نہیں بتاتی۔ کافی دیر سے ادھر اُدھر گھوم رہی تھی، میں یہاں لے آیا۔ میں نے انسپکٹر سے کہا کہ آپ مجھ کو قابل اعتماد لگتے ہیں۔ میں آپ کو اپنی مشکل بتا دیتی ہوں۔ وہ بولا ۔ ابھی میرے پاس وقت نہیں، کسی جگہ جانا ہے۔ واپسی آ کر تمہاری بات سُن لوں گا۔ اہلکار سے کہا کہ ابھی اس کو حوالات میں بٹھا دو۔ آکر بات بھی سنوں گا اور فیصلہ بھی کروں گا۔ وہ چلا گیا۔ صبح سے شام ہو گئی، وہ شخص نہ آیا۔ لیکن وہاں ایک اور عمر رسیدہ اہلکار بھی تھا۔ جو چپ چاپ میری بے بسی کا تماشہ دیکھ رہا تھا۔ وہ نرم دل رکھتا تھا۔ میرے حال پر کڑھ رہا تھا، مگر کچھ نہ کر سکتا تھا۔ اس نے موقع پاکر مجھے کہا۔ یہ میرے دوست کا موبائل فون ہے، اس میں ایس پی صاحب کا نمبر ہے، نام بھی بتایا کہ ان کو فون کر کے اپنا احوال مطلع کرو۔ اس سے پہلے کہ انسپکٹر آ جائے وہ جانے تمہارے ساتھ کیا برتائو کرے، جبکہ ایس پی صاحب ٹھیک آدمی ہیں ہر بات سچ سچ بتانا۔ میں نے واش روم میں جا کر آہستہ آواز میں اپنا احوال ایس پی صاحب کو بتا دیا۔ وہ اسی وقت وہاں آ گئے۔ پوچھا بیٹی اب تم کہاں جانا چاہتی ہو۔ اپنے کسی قابل اعتماد رشتہ دار کا گھر بتائو جہاں تم جانا چاہتی ہو۔ میں نے سوچا کس کا نام بتائوں۔ میرا اپنا ہے کون باپ ہے تو مگر ان کو کیا پتا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ کیا بیتی ہے وہ تو یہی سمجھ رہے ہوں گے کہ نانی وفات پا گئی تو ماں لے گئی۔ ماں کے پاس ہی ہوگی۔ میں نے بھی ماں کی اوڑھنی میں چھپ کر اپنے سگے والد کے پاس جانا تو کیا ان سے ملنا بھی گوارا نہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک دو بار کوشش کی تو اس ڈر سے چھپ گئی کہ کہیں وہ مجھ کو ماں سے چھین کر نہ لے جائیں۔ پندره برس بعد تو یقیناً اب انہوں نے مجھے مرا ہوا ہی سمجھ لیا ہوگا۔ اس وقت میرے دل کی حالت تو وہی جان سکتا ہے کہ جس کے رشتہ دار موجود ہوں مگر پھر بھی جس کا کوئی نہ ہو۔ اچانک مجھے رجو خالہ کا خیال آ گیا۔ یہ میری نانی کی رشتے کی بھانجی تھیں اور اکثر ان سے ملنے آیا کرتی تھیں۔ وہ مجھ کو بچپن میں بہت پیار کرتی تھیں۔ میں نے ایس پی صاحب کو بتایا کہ میں اپنی رجو خالہ کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے نمبر پوچھا۔ مجھے ان کا نمبر معلوم نہ تھا مگر نانی کے گھر کی پچھلی گلی میں اُن کا گھر معلوم تھا۔ میں نے انہی کے گھر جانے کی خواہش کر دی۔ انہوں نے مجھ کو رجو خالہ کے گھر پہنچایا اور ان کے شوہر کو تھانے بلا کر بیان لے کر مجھے ان کے حوالے کر دیا۔ رجو خالہ مجھے دیکھتے ہی لپٹ گئیں۔ رونے لگیں تمام احوال ان کو بتایا، گرچہ ان کے مالی حالات بہت خراب تھے پھر بھی انہوں نے مجھے رکھ لیا۔ ان کے بھائی وکیل تھے، ان سے میرا کیس بتایا۔ انہوں نے خلع کروا دی اور پھر خالہ نے اپنے بیٹے ارجمند سے میرا نکاح پڑھوا دیا۔ میں نہ ماں سے ملی اور نہ باپ سے۔ ارجمند کا گھر ہی اب میرا گھر تھا۔ یہاں انسانیت، محبت، شرافت تو تھی مگر کھانے کے لالے پڑے تھے۔ ارجمند کی نوکری نہ تھی۔ ان کے والد کی قلیل پنشن پر گزارا چل رہا تھا۔ ایک روز خالہ بولیں، بیٹی اگر برا نہ مانے تو جہاں میں کام پر جاتی ہوں تو بھی چل۔ ایک سے دو بھلے ہوتے ہیں۔ جب تک ارجمند کو کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ملتا، ہم اپنے گھر کی گاڑی کو خود کھینچیں گے۔ کیوں نہیں خالہ اگر آپ کام کر سکتی ہیں تو میں کیوں نہیں۔ اس طرح میں خالہ، رجو کے ساتھ گارمنٹ فیکٹری جانے لگی اور جلد ہی وہاں کام سیکھ لیا۔ میں بچوں کے کپڑوں کی مشین پر سلائی کرتی تھی۔ اس طرح ہماری آمدنی میں اضافہ ہوتا گیا۔ خالہ کافی عرصہ سے اس فیکٹری میں سلائی کر رہی تھیں، ان کو سب فیکٹری والے جانتے تھے مگر بیٹے کی نوکری کے لئے مالک کو کہنے سے گھبراتی تھیں۔ ارجمند نے گریجویشن کیا ہوا تھا مگر ان کے لحاظ سے فیکٹری میں کام نہیں تھا۔ ایک روز میں نے مالک سے ارجمند کی نوکری کی بات کی۔ انہوں نے ان کو آفس میں ملازمت دے دی اور تنخواہ بھی معقول تھی۔ ارجمند نے نوکری ملتے ہی مجھے فیکٹری آنے سے منع کر دیا کیونکہ میں اُمید سے ہو گئی تھی۔ ہم دو عورتوں کی آمدنی سے بڑھ کر ارجمند کو تنخواہ مل جاتی تھی۔ اللہ نے برکت دی اور ان کی تنخواہ میں بیٹی کی پیدائش والے دن اضافہ ہو گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ میری بیٹی اچھا نصیب لے کر آئی ہے اور میں دعا کرتی کہ خدا کرے میرے جیسا میری بیٹی کا نصیب نہ ہو۔ اس بات کو عرصہ بیت چکا ہے۔ ارجمند اب فیکٹری میں منیجر ہیں اور ہم خوش حال زندگی گزار رہے ہیں مگر میں آج بھی جھگڑے اور طلاق سے ڈرتی ہوں۔ خدا کرے کسی کے بچے ماں باپ کی طلاق کا ایندھن اور دنیا کے لئے ترنوالہ نہ بنیں۔ میں نے شادی کے بعد کبھی اپنے شوہر سے جھگڑا نہیں کیا تاکہ میرے بچے باپ کی شفقت کے سایہ تلے پُرسکون ماحول میں پلیں۔ | null |
null | null | null | 14 | https://www.urduzone.net/ahsas-aur-guman/ | رشتہ ، رشتہ کروانے والی آنٹی کے توسط آیا تھا، سو رامین کے گھر والوں کو فائق کے گھر والوں کے بارے میں ضروری کوائف کے علاوہ کچھ علم نہ تھا۔ پہلی بار فائق کی امی ابو اور چھوٹی بہن رامین کے ہاں آئے تھے۔ پہلی ملاقات باہمی تعارف اور رسمی سے موضوعات پر گفتگو تک محدود رہی ہے تھی بلکہ زیادہ گفتگو رامین کے بابا اور قائق کے ابو کے مابین ہوئی۔ خوش قسمتی سے دونوں ایک ہی سیاسی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ نظریات کی ہم آہنگی نے بہت جلد دونوں کے بیچ تکلف کی دیوار گرادی۔ حالات حاضرہ پر سیر حاصل تبصرہ کرنے کے بعد پر تکلف چائے پی اور الوداعی کلمات ادا کر کے اپنی راہ لی۔ ہاجرہ رامین کی امی کو اس میٹنگ کے بے نتیجہ ختم ہونے پر خاصا قلق ہوا۔ اس مہنگائی کے دور میں چائے پر اچھا سا اہتمام کچھ برس پہلے کی ضیافت جتنے پیسوں میں پڑتا تھا۔ ان لوگوں نے تو کھل کر رشتے کے متعلق کوئی بات کی ہی نہیں لڑکے کی ماں تو جیسے گونگے کا گڑ کھائے بیٹھی تھی۔ میں نے ہی لڑکے کے متعلق دو چار سوال پوچھے ۔ رامین جب چائے لے کر آئی تب بھی اس نے تو کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی نہ ہی رامین سے کسی قسم کے سوال کیے۔ ہاجرہ لڑکے کی ماں کے طرز عمل سے مایوس تھیں ۔ امی لڑکے کی چھوٹی بہن تو اتنی باتونی تھی۔ اس نے سوال کر کر کے میرا سر کھا لیا تھا۔ لڑکے کی امی کے سوالوں کی کوئی کسر رہ گئی تھی کیا رامین بدمزہ ہو کر بولی۔ ارے وہ تو بچی تھی۔ کیا بتا رہی تھی کسی کلاس میں پڑھتی ہے۔ سیکنڈ ائر یا تھر ڈائر انہوں نے یاد کیا۔ سیکنڈ ائر ما ہم نے جواب دیا۔ ہاں تو سیکنڈ ائر کی بچی کی رشتے میں دلچسپی دیکھ کر ہم کوئی نتیجہ اخذ تھوڑی کر سکتے ہیں۔ فیصلے کا حتمی اختیار تو ماں ، باپ کو ہوتا ہے۔ ہاں باپ کو ہوتا ہے اور باپ تو چلو پھر معقول تھا لیکن ماں وہ تو مجھے بہت گھنی میسنی لگئی بالکل گپ چپ سی۔ ہاجرہ کی اپنی ہی اصطلاحات تھیں۔ افوہ بیگم ابھی پہلی ملاقات تھی اور آپ حتمی فیصلے اور گھنی میسنی ماں جیسی اصطلاحیں استعمال کر رہی ہیں۔ ارے اتنی جلدی تو الیکشن والے دن صرف ایک پولنگ اسٹیشن کا حتمی نتیجہ اناؤنس نہیں ہوتا یہ تو پھر شادی بیاہ جیسا نازک معاملہ ہے۔ ریحان بابا اپنا اخبار اٹھائے کمرے میں گئے ۔ آج صبح سے ہاجرہ نے گھر میں ایسی ایمر جنسی نافذ کر رکھی تھی کہ وہ سکون سے بیٹھ کر اخبار تک نہ پڑھ سکے۔ ادارتی صفحے کو تو کھول کر بھی نہ دیکھا تھا اب انہوں نے گھنٹہ لگا کر اخبار پڑھنا تھا۔ شوہر سے مایوس ہو کر ہاجرہ رامین کی جانب متوجہ ہوئیں۔ ریٹائرڈ ٹیچر تھیں لڑکے کی ماں لیکن شخصیت کچھ دبی دبی سی تھی۔ پہناوا بھی کچھ خاص نہ تھا مجھے تو کچھ سٹریل اور بد مزاج لگیں۔ ایسی عورتیں جب ساسیں بنتی ہیں تو بہوؤں کو افوہ امی ابھی وہ پہلی بار آئے تھے۔ اس سے پہلے بھی تو تین جگہ رشتوں کی بات چل چکی ہے ناں اور آپ ان رشتوں کو کبھی پہلی ملاقات میں اتنا ہی سیریس نے لیتی تھیں پلیز ریلیکس رہیں ابھی نہ میں ان آنٹی کی بہوبنی نہ ہی وہ میری ساس۔ اگر معاملہ کچھ آگے بڑھے گا تب اس طرح کی باتوں پر غور و فکر کرلیں گے۔ رامین نے ماں کو رسانیت سے سمجھایا پھر خود سے تین برس چھوٹی افشین کو آواز دی۔ افشین یار اب لے بھی آؤ شامی کباب۔ آور آتے ہوئے فریج سے کولڈ ڈرنک بھی لیتی آنا ۔ رامین اب دونوں چھوٹی بہنوں کے ساتھ ان ان تمام لوازمات کے ساتھ انصاف کرنا چاہتی تھی جن کا اہتمام مہمانوں کے لیے کیا گیا تھا۔ دو منٹ بعد افشین شامی کباب اور کولڈ ڈرنک لے آئی تو نرمین چکن رول، چنا چاٹ اور دہی بڑے لیے آن موجود ہوئی۔ رمین بیٹا مجھے بھی کچپ ڈال کر ایک کباب اور ایک چکن رول دو، مہمانوں کے ساتھ بیٹھ کر کہاں کچھ کھایا جاتا ہے ۔ ہاجرہ کی بھی بھوک چمک بھی تھی۔ رامین نے ماں کا دھیان بٹنے پر سکون کا سانس لیا۔ رامین تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی۔ تعلیم کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد وہ نوکری کرنا چاہ رہی تھی۔ لیکن روایتی ماں باپ کی طرح امی ، پاپا کی بھی یہ ہی کوشش تھی کہ اسے جلد از جلد اس کے گھر بار کا کر دیا جائے۔ ابھی اس کی رشتہ ڈھونڈ و مہم اکتا دینے کی حد تک طویل نہ ہوئی تھی پھر بھی رامین اس پریکٹس سے بیزاری محسوس کرنے لگی تھی۔ وہ بہت حسین جمیل نہ سہی مگر پر کشش شخصیت کی مالک تھی۔ ماں نے گھر داری میں بھی طاق کر رکھا تھا۔ معقول ڈگری بھی ہاتھ میں تھی لیکن اس کا مڈل کلاس پس منظر دیگر خوبیوں کو دھندلا دیتا تھا۔ عام سے گھر جس میں بیش قیمت ساز و سامان تو نہ تھا لیکن گھر کا چپہ چپہ گھر کے مکینوں کی نفاست پسندی اور طریقے سلیقے کا گواہ تھا۔ اس گھر کے سب مکین آپس میں خلوص اور محبت کے اٹوٹ بندھن سے بندھے تھے کرہ ارض پر یہ گھر رامین کی جنت تھا۔ وہ جانتی تھی اس جنت سے بے دخلی کا وقت آن پہنچا ہے۔ ہر لڑکی کی طرح وہ بھی اس مرحلے سے ٹھیک ٹھاک خائف تھی ، اوپر سے ماں کی باتیں اس گھبراہٹ میں مزید اضافہ کر دیتی تھیں۔ ہاجرہ نے خود تو لمبا چوڑا سسرال نہ بھگتا تھا کہ شوہر نامدار کے والدین ان کی شادی سے پہلے جنت مکین ہو چکے تھے پھر بھی یوں لگتا تھا کہ انہوں نے سسرالی معاملات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ لڑکے کے گھر والوں سے پہلی ملاقات کے بعد ہی وہ اس کے گھر والوں کے متعلق اندازے لگانا شروع کر دیتی تھیں۔ بہر کیف یہ باتیں رامین کی نظر میں قبل از وقت تھیں۔ سچی بات تو یہ تھی کہ اسے ان لوگوں کے دوبارہ رابطے کی امید بھی نہ تھی لیکن چار دن بعد لڑ کے فائق کا ذکر اس وقت لڑکا کہ کر ہی کیا جاتا تھا کے والد کی پاپا کے پاس کال آگئی۔ ریحان بھائی ہمیں بچی پسند آئی ہے اگر آپ لوگوں کو اعتراض نہ ہو تو میرا بیٹا بھی بچی کو ایک نظر دیکھنے کا خواہش مند ہے۔ آپ کی اجازت ہو تو ہم کل شام بیٹے کو لے کر آجائیں ۔ انہوں نے بہت متانت اور بردباری سے ریحان صاحب سے اجازت مانگی وہ سوچ بچار میں پڑ گئے۔ میں اپنی اہلیہ سے مشورہ کر کے جواب دیتا ہوں۔ وہ فوری طور پر یہ ہی کہہ پائے اور ہاجرہ کو جب اس مطالبے کا علم ہوا تو وہ بھی مخمصے میں پڑگئیں۔ امی اس سے پہلے دو جگہ میری تصویر گئی تھی۔ میرے خیال میں تصویر سے بہتر ہے، لڑکا شرافت سے والدین کے ساتھ آئے اور مجھے ایک نظر دیکھ لے۔ میں پسند نہ آئی یا لڑکا آپ لوگوں کی توقع پر پورا نہ اتر اتو وہ اپنے گھر راضی اور ہم اپنے گھر۔ رامین نے ماں سے اکیلے میں بات کی تھی۔ بات ہاجرہ کی سمجھ میں بھی آگئی۔ لڑکے والوں کو شام پھر مد عو کر لیا گیا۔ اس بار پہلے سے زیادہ اہتمام کا ارادہ تھا لیکن دن میں گیارہ بجے کے قریب فائق کی والدہ کا فون آگیا۔ ان کی آواز سن کر ہاجرہ کا ماتھا ٹھنکا کہیں ان لوگوں نے آنے کا ارادہ ملتوی تو نہ کر دیا تھا لیکن ہاجرہ کا خدشہ بے بنیاد تھا۔ ناظمہ نے انہیں یہ کہنے کے لیے فون کیا تھا کہ وہ چائے پر پچھلی بار کی طرح زیادہ اہتمام نہ کریں۔ لو بھلا بتاؤ رشتے کی بات چل پڑی ہے۔ لڑکا پہلی بار آ رہا ہے اور اس کی اماں فرمارہی ہیں کہ زیادہ اہتمام نہ کریں کہیں وہ یہ تو نہیں چاہتیں کہ لڑ کے پر ہمارا تاثر اچھا نہ پڑے۔ ہاجرہ بہت دور کی کوری لائی تھیں۔ افوه امی آنٹی نے بہت مناسب بات کی ہے۔ آپ ان کی نیت پر تو شک نہ کریں ۔ رامین نے ماں کو ٹوکا۔ تجھے کیا پتا رامین یہ لڑکوں کی مائی کتنی میسنی ہوتی ہیں ۔ تین بیٹیوں کی ماں ہونے کے ناتے وہ لڑکوں کی ماؤں کو ہمیشہ تعصب بھری نگاہ سے جانچتی تھیں۔ وقت مقررہ پر فائق اپنے والدین کے ہمراہ آ گیا تھا۔ وہ شکل وصورت سے ہی بہت مہذب اور سلجھا ہوا نو جوان لگ رہا تھا ہاجرہ کو وہ پہلی ہی نگاہ میں پسند آ گیا تھا۔ صد شکر کہ آج اس کے والد سیاست کے بجائے رشتے پر ہی بات کر رہے تھے۔ ہم سفید پوش لوگ ہیں ریحان بھائی ہم لوگوں نے جو کمایا وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر لگا دیا الحمد للہ بچے قابل نکلے، فائق ما شا اللہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے اس سے چھوٹا شارق بھی بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کامیابی سے اپنا تعلیمی سلسلہ مکمل کر رہا ہے۔ صومیہ اور حفصہ بھی ما شا اللہ ذہین اور قابل ہیں۔ قصہ مختصر ہمارے پاس اپنے ذہین اور قابل بچوں کے علاوہ کوئی قابل ذکر جائیداد یا جمع جتھا نہیں۔ جو کچھ ہے ہم نے آپ کے سامنے رکھ دیا۔ آپ لوگ بھی ہمیں پہلی ہی نگاہ میں اس لیے بھائے کہ ہمیں آپ لوگوں میں کوئی تضع یا دکھاوا نظر نہیں آیا ہاں ہم سفید پوش لوگوں میں جو رکھ رکھاؤ اور وضع داری ہوتی ہے ما شا اللہ آپ کا گھرانہ ان ہی خوبیوں سے مالا مال ہے۔ ہم فائق کو ساتھ اسی لیے لائے ہیں کہ آپ اسے دیکھ لیں اس سے جو پوچھنا ہے پوچھ لیں۔ اگلا مرحلہ چھان بین کا ہے آپ کو پورا اختیار ہے جہاں سے چاہیں ہماری فیملی یا فائق کے متعلق پوچھ گچھ کریں اگر دل مطمئن ہو تو یہ ہم پہلے بتا دیں کہ ہم شادی جلد کرنا چاہیں گے۔ فائق کے والد شبیر صاحب بولنے پر آئے تو گویا دریا کو کوزے میں ہی بند کر دیا۔ ماں کے پہلو سے چپکی بیٹھی رامین نے دھیرے سے نگا میں اٹھا کر فائق کو دیکھا وہ بھی کن اکھیوں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ نگاہوں کے اس تصادم پر جہاں رامین خفیف سی ہو گئی، وہاں خالق کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ رامین کے دل نے ایک دھڑکن مس کی۔ اس کاوجدان کہہ رہا تھا کہ قدرت نے اس کے والدین کی دعاؤں کو سند قبولیت بخش دی ہے۔ بہت خوش گوار ماحول میں ملاقات اختتام پذیر ہوئی۔ اس ملاقات کی سب سے متاثر کن بات فائق کے والد کی گفتگو تھی۔ ہاجرہ کو تو وہ بہت بھلے مانس شخص لگے تھے۔ وہ ان کی گفتگو کے انداز کو مسلسل سراہ رہی تھیں لیکن ناظمہ بیگم کے متعلق آج بھی ان کی رائے میں کوئی فرق نہ آیا۔ شبیر بھائی کیسے ملنسار اور با مروت شخص ہیں۔ لڑکے کے والد کی جگہ اب شبیر بھائی کا صیغہ استعمال ہو رہا تھا۔ لیکن فائق کی ماں وہ تو آج بھی کچھ خاص نہیں بولیں۔ بس اس عورت کی وجہ سے میں اس رشتے پر کچھ متذبذب ہوں ورنہ تو فائق مجھے بہت پسند آیا ہے۔ بلا وجہ کے وہم میں مت پڑو ہاجرہ اللہ کا شکر ہے بھلے مانس لوگ ہماری رامین کے طلب گار بنے ہیں۔ اب اگر مگر کا سوال ہی نہیں میں اپنے طور پر فائق کی چھان بین کرواتا ہوں اوکے رپورٹ ملتی ہے تو سمجھو رشتہ پکا ۔ ریحان صاحب کا انداز دو ٹوک تھا۔ اور پھر تو باقی کے مرحلے گویا پلک جھپکتے طے پائے تھے۔ وہ دن بھی آن پہنچا جب رامین بابل کا انگنا سونا کر کے پیا دیس سدھار گئی۔ اس تمام عرصے میں ہاجرہ کی ناظمہ کے متعلق رائے نہ بدلی تھی۔ یہ سچ تھا کہ وہ کچھ کم گو تھیں لیکن ان کے کم بولنے کی ایک بڑی وجہ ان کے شوہر کا زیادہ بولنا بھی تھی۔ شبیر صاحب متاثر کن شخصیت کے مالک تھے بولنے کے فن سے بھی آشنا تھے۔ وہ جہاں ہوتے منظر پر چھا جاتے دوسرے لوگ خود بخود پس منظر میں چلے جاتے۔ شادی کی تقریب میں رامین کے خاندان والے ان کے اخلاق اور شخصیت سے بہت متاثر ہوئے ۔ کم گوسی ناظمہ بیگم کو رامین کی خالہ اور ممانیوں نے بھی گھنی اور خطر ناک عورت قرار دیا۔ دل میں بہت سی امنگوں اور ڈھیر سارے وسوسے لیے رامین سرال پہنچی تھی۔ سہاگ رات فائق نے روایتی شوہروں کی طرح اس کے ہاتھ میں نصیحتوں کا پلندہ نہیں تھمایا تھا بلکہ اس نے دوستانہ انداز اپناتے ہوئے مختصر ا گھر والوں کی عادات کے بارے میں بتایا تھا۔ شارق کھلنڈرا ہے اس کا زیادہ وقت اپنے دوستوں میں گزرتا ہے، صومیہ حد درجہ پڑھا کو ہے۔ اسے پڑھائی کے علاوہ کسی دوسری چیز کا ہوش نہیں ہوتا ۔ حفصہ چٹوری اور من موجی ہے۔ وہ مسکراتےہوئے اسے اپنے بہن بھائیوں کی عادات سے آگاہ کر رہا تھا۔ ویسے ہم سب بہن بھائیوں کی ابو سے زیادہ بے تکلفی اور دوستی ہے۔ امی مزاج کی تھوڑی سخت ہیں لیکن تمہیں ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں۔ ہم سب بہن بھائی ان کے مزاج اور عادت کو جانتے ہیں۔ ان کی باتوں کی کوئی ٹینشن نہیں لیتے۔ تمہیں بھی ان کی کوئی بات ناگوار گزرے تو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دینا۔ رامین نے اس بات پر حیرت سے اسے دیکھا۔ وہ عجیب بندہ تھا جو سہاگ رات ہی بیوی کو سمجھا رہا تھا کہ وہ اس کی ماں کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دے۔بہر حال آج رامین کے بولنے کا نہیں سننے کادن تھا ، وہ جانتی تھی کہ سسرال میں قدم جمانے اور سسرال والوں کی عادتوں اور مزاج کو سمجھنے میں اسے تھوڑا وقت لگے گا۔ ابھی ایک رات میں تو وہ فائق کو صحیح سے سمجھنے کا دعوی بھی نہ کر سکتی تھی لیکن اس کے محبت بھرے اور دوستانہ برتاؤ نے رامین کو خاصی حد تک پر سکون کر دیا تھا۔ صبح رامین کی آنکھ کھلی تو دن کے نو بج رہے تھے۔ فائق گھوڑے بیچ کر سورہا تھا۔ وہ فریش بھی ہو گئی لیکن فائق کی آنکھ نہ کھلی اس نے ایک دو بار اسے جگانے کی کوشش کی۔ قائق نے مندی مندی آنکھیں کھول کر ٹائم دیکھا۔ ارے یار ابھی تو سوا نو ہی ہوئے ہیں سو جاؤ ابھی تو گھر میں سب سو رہے ہوں گے۔ وہ اسے بتا کر پھر کروٹ بدل کر سو گیا۔ رامین کو دوبارہ نیند آنے کا تو سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا یہ اس گھر میں اس کی پہلی صبح تھی۔ فائق کا تو یہ اپنا گھر تھا۔ اسے سسرال کے سامنے اپنا امپریشن خراب ہونے کی فکر تھوڑی تھی جبکہ رامین کو احساس تھا کہ دن چڑھے تک کمرے کا دروازہ بند رکھنا مناسب نہیں۔ ابھی تک ان لوگوں نے دستک دے کر جگایا تو نہ تھا لیکن وہ کچھ سوچ کر خود ہی کمرے سے باہر نکلی۔ سامنے لاؤنج تھا وہاں اس کی ساس ناظمہ بیٹھی اخبار کی ورق گردانی کر رہی تھیں۔ آہٹ پر انہوں نے سر اٹھا کر اسے دیکھا پھر قدرے چونکی تھیں۔ رامین نے انہیں ادب سے سلام کیا۔ سلام کا جواب تو مل گیا لیکن نئی دلہن ہونے کے ناتے جیتی رہو، سدا سہاگن رہو، جیسی کوئی روایتی دعا نہ ملی تھی۔ کیا واقعی یہ سریل مزاج ہیں ۔ وہ دل میں یہ ہی سوچ پائی اتنے میں شبیر صاحب بھی وہاں آنکلے تھے۔ وہ شب خوابی کے لباس میں تھے۔ لگتا تھا ابھی اٹھ کر آئے ہیں جبکہ ناظمہ خاصی فریش لگ رہی تھیں۔ رامین نے سسر کو بھی سلام کیا حسب توقع انہوں نے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا تھا۔ تمہاری امی کا فون آیا تھا بیٹا ناشتہ لانے کا کہہ رہی تھیں ۔ ناظمہ نے اسے مخاطب کیا۔ رامین کو جی ہی جی میں ماں پر ترس آیا ابھی تو ان لوگوں کی رات کے فنکشن کی تھکن نہ اتری تھی اب صبح ناشتے کے اہتمام میں لگ گئے ہوں گے۔ کل ہاجرہ کی طبیعت ویسے ہی خاصی نا ساز تھی وہ دل ہی دل میں ماں کے لیے فکر مند ہوئی لیکن ناظمہ کی اگلی بات نے اس فکر کا خاتمہ کر دیا۔ میں نے ہاجرہ بہن کو ناشتہ لانے سے منع کر دیا۔ ایک تو وہ خود تھکی ہاری ہوں گی ۔ اس تکلف میں پڑنے کی کیا ضرورت اور پھر ہمارے یہاں کوئی بھی اتنی جلد سو کر اٹھنے والا نہیں۔ اہتمام سے ناشتہ آتا اور ٹھنڈا ہو جاتا ۔ لانے والے کی محنت بے کار ہی جاتی ناظمہ اس سے مخاطب تھیں۔ رامین نے سر ہلا کر ان کی بات سے اتفاق کیا لیکن شبیر صاحب فوراً بیوی پر خفا ہوئے۔ آپ کی ہر منطق الٹی ہوتی ہے بیگم یہ رسم و رواج کسی مقصد کے لیے ہی بنائے گئے ہیں نا۔ آپ کو ایک بیٹی کے والدین کی جذباتی کیفیت کا احساس ہی نہیں۔ رات انہوں نے بیٹی وداع کی ہے۔ ذہن میں سو طرح کے خدشے اور بے بنیاد باتیں سر اٹھاتی ہیں۔ وہ ناشتے کے بہانے صبح صبح اپنی بیٹی سے ملنا چاہتے تھے اور میرے خیال میں یہ ان کا حق تھا آپ کی الٹی منطق نے انہیں ان کے حق سے محروم کر دیا۔ کم از کم مجھ سے مشورہ ہی کر لیتیں۔ وہ نئی بہو کا لحاظ کیے بغیر بیوی پر خفا ہوئے تھے ایک لمحے کو تو ان کی با تیں رامین کے جی کو بھی لگی لیکن جب اس نے ساس کی خفت زدہ شکل دیکھی تو اسے لگا کہ اس وقت اسے ساس کی بات کی تائید کرنی چاہیے۔ کوئی بات نہیں انکل آنٹی کو جو مناسب لگا انہوں نے کیا اور شام کے فنکشن میں امی ، پاپا سے ملاقات ہونی ہی ہے ناں۔ میں ابھی ان سے فون پر بھی بات کرلوں گی ۔ وہ سبھاؤ سے بولی تھی۔ جیتی رہو یہ سمجھ داری والی بات کی ناں لیکن ایک بات پر میں ابھی بھی خفا ہوں یہ تم نے مجھے انکل کیوں کہا، ہم تو تمہیں بیٹی بنا کر لائے ہیں اور بیٹی ہی سمجھتے ہیں۔ انکل ونکل نہیں چلے گا آج سے مجھے ابو کہہ کر مخاطب کرنا ہے۔ وہ شفقت بھرے انداز میں مخاطب ہوئے۔ رامین کو ان کے محبت بھرے انداز نے متاثر کیا۔ ایک لڑکی جب رخصت ہو کر نئے گھر آتی ہے شبیر صاحب تو اس سے یہ توقع لگانا کہ وہ آپ کو ایک دم سے ماں، باپ سمجھنا شروع کر دے گی مناسب نہیں۔ دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ رشتے اگر خلوص اور اپنائیت کے رنگوں سے مزین ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بہو ساس سسر کو امی ابو کہہ کر پکارتی ہے یا انکل انٹی۔ رامین نے آج پہلی بار ناظمہ کے منہ سے اتنی طویل بات سنی تھی۔ اسے ان کی بات سے کلی طور پر اتفاق تھا۔ ایک دم سے کسی کو اپنے ماں باپ کی جگہ دینا آسان کب تھا اگر وہ انہیں امی ابو کہہ کر پکارتی تب بھی یہ لفظ محض زبان سے ادا ہونے تھے دل سے نہیں لیکن اس کے سسر تو بیوی کی ہر بات کی تردید کرنا خود پر لازم سمجھے ہوئے تھے۔ آپ اور آپ کے فلسفے بیگم صاحبہ ہم تو سیدھے سچے من کے بندے ہیں۔ رامین کو بہو نہیں بیٹی بنا کر لائے ہیں تو اس سے ابو جی ہی کہلوانا پسند کریں گے آپ بھلے سے خود کو آنٹی کہلواتی رہیں۔ وہ بے نیازی سے بولے۔ رامین اس بحث میں خاموش تماشائی کی حیثیت سے کھڑی تھی اسے سمجھ میں نہ آیا وہ اس وقت کسی کے موقف کی تائید کرے سو خاموش رہنے میں ہی عافیت تھی۔ بھوک لگی ہے بیٹا تو ناشتہ بنا دوں ناظمہ نے بھی موضوع کو پلٹ دینا مناسب جانا۔ شادی کی پہلی صبح فائق کے ساتھ ناشتہ کرے گی اور ناشتہ بھی ذرا اہتمام والا ہوگا۔ آپ کبھی بہو کو املیٹ پر ٹرخا دیں۔ شبیر صاحب نے پھر مداخلت کی تھی۔ فائق تو جانے کب اٹھیں گے مجھے تو بھوک لگی ہے ابو میں اپ لوگوں کے ساتھ ناشتہ کر لیتی ہوں۔ اس نے انہیں ابو کہہ کر مخاطب کر کے ان کی فر مائش پوری کی تو ساتھ ناظمہ کی بات بھی رکھ لی۔ ٹھیک ہے بیٹا میں ناشتہ بناتی ہوں۔ فائق اور دوسرے بچے تو واقعی ایک بجے سے پہلے نہیں اٹھیں گے تم جب تک بھوکی تھوڑی رہوگی۔ یوں کرو، اتنے میں ناشتہ بنتا ہے اپنے امی ابو کو فون کر کے ان کی خیریت لے لو۔ناظمہ اس سے شفقت بھرے لہجے میں مخاطب ہوئیں۔ وہ سر ہلاتے ہوئے واپس بیڈ روم میں چلی گئی فون اٹھایا تو چارجنگ بالکل ختم تھی۔ انشین سے اس نے کہا بھی تھا کہ وہ یاد سے چارجر بھی اس کے پرس میں ڈال دے لیکن وہ افراتفری میں بھول گئی تھی بیڈ روم میں اسے کوئی دوسرا چارجر بھی نظر نہ آ رہا تھا وہ ناظمہ سے کسی چارجر کا پوچھنے دوبارہ کچن کی طرف گئی ۔ ساس، سسر اس کی اتنی جلد دوبارہ آمد سے قطعی بے خبر اپنی گفتگو میں مگن تھے۔ دونوں کی اس کی طرف پشت تھی وہ اسے نہیں دیکھ پائے۔ رامین بھی قدرے فاصلے پر رک گئی تھی۔ لڑ کی بہت تیز لگ رہی ہے ناظمہ بیگم دیکھ لینا بہت جلد پر پرزے نکال لے گی ۔ شبیر صاحب کی آواز سماعت سے فکر تو رامین کو اپنی سماعتوں پر یقین نہ آیا۔ ذرا دیر پہلے وہ خود کو اس کے باپ کی جگہ قرار دے رہے تھے اور اب کس انداز میں اس کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ دو غلا پن اور منافقت کسے کہتے ہیں رامین کو صحیح معنوں میں آج پتا چلا تھا دوسری طرف اس کی کم گوسی وہ ساس جو اس کی ماں کی نظر میں گھنی میسنی سی تھیں بے ساختہ اس کی طرف داری میں بولی تھیں۔ کوئی تیز ویز نہیں۔ بہت سلجھی ہوئی بچی ہے ایسے ہی تو میں نے اسے پہلی نگاہ میں پسند نہیں کر لیا تھا۔ پڑھے لکھے اور وضع دار والدین کی اولاد ہے۔ اس کی شخصیت سے ہی ماں باپ کی تربیت جھلکتی ہے۔ دیکھ لیجیے گا اپنے انتخاب کو غلط ثابت نہیں کرے گی ۔ وہ تیقن بھرے لہجے میں بولیں۔ رامین چپکے سے واپس پلٹ گئی تھی۔ شادی شدہ زندگی کی پہلی صبح ساس اور سسر کے متعلق دل میں جو رائے قائم ہوگئی ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ رائے محکم ہوتی گئی۔ شبیر صاحب بہت کائیاں شخص تھے اپنی چرب زبانی ے سے انہوں نے اولاد سمیت سب کو ہی اپنی مٹھی میں کر رکھا تھا اگر رامین اتفاقیہ طور پر ان کا روپ نہ دیکھ لیتی تو شاید وہ بھی ان کے ظاہری روپ کو سچا سمجھ لیتی۔ ناظمہ بظاہر سخت گیر ماں تھیں۔ وہ خود بہت منظم زندگی گزارتی تھیں اور یہ ہی توقع اولاد سے بھی کرتی تھیں لیکن بچے ان کی کوئی بات ماننے پر تیار ہی نہ تھے۔ رات گئے تک جاگتے صبح دن چڑھے سوکر اٹھتے ۔ ماں خفا ہوتی تو باپ چھپکی دے کر لاڈلوں کو اور شہ دے دیتا ایسے ہی بچے باپ کے گرویدہ نہ تھے۔ گھر کی بنی دال سبزی باپ اور بچوں کے حلق سے نہ اترتی۔ آئے روز کوئی نہ کوئی ڈیل منگوائی جارہی ہوتی۔ ناظمہ بڑھتی مہنگائی اور گھر کے محدود بجٹ کا ذکر کرتیں تب بھی بچوں سے پہلے شبیر صاحب ہی بیوی کو چپ کروانے کا فریضہ انجام دیتے۔ گھر میں دو، دو تنخواہیں آرہی ہیں بیگم ایک میری ایک فائق کی پھر تمہاری پینشن بھی ٹھیک ٹھاک ہے۔ کبھی کبھار بچے من مرضی کا کھائیں تو کیا مضائقہ ہے۔ یہ شکر کرو اولاد فرماں بردار ہے۔ چوری چھپے باہر سے کھا کر نہیں آتی۔ جو منگواتے ہیں گھر پر منگواتے ہیں اور سب مل بیٹھ کر کھاتے ہیں۔ بچوں کی اس چھوٹی موٹی تفریح پر قدغن مت لگایا کرو۔ ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہیں ابو ہم کون سا روز روز باہر کا کھاتے ہیں جو آپ دال سبزی بناتی ہیں چپ چاپ کھا تو لیتے ہیں ۔ شارق پیزا کا بڑا سا بائٹ لیتے ہوئے بولا۔ رامین نے اس دال سبزی کھانے والے کو دیکھا جس دن گھر میں دال سبزی بنتی شارق کے لیے یا تو فریزر میں رکھے کباب فرائی ہوتے ورنہ وہ دوانڈوں کا آملیٹ بنا کر کام چلاتا ۔ رامین بار ہا نوٹ کر چکی تھی کہ ناظمہ اپنی ڈائری سنبھالے گھر کا بجٹ بنانے اور اخراجات میں توازن رکھنے میں ہلکان رہتی ہیں لیکن گھر کا کوئی فرد ان کی مشکل سمجھنے کو تیار نہ تھا۔ رامین خود ایک مڈل کلاس گھرانے سے آئی تھی۔ بڑھتی مہنگائی گھریلو بجٹ پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے اسے بخوبی احساس تھا۔ ان کے اپنے گھر میں بھی گھر کا بجٹ ماں ہی بناتی تھیں لیکن پاپا نہ صرف ان کی سمجھ داری کا برملا اعتراف کرتے تھے بلکہ خود اپنے ذاتی اخراجات کے لیے مختص کردہ رقم سے بھی بیوی یا بچوں کے لیے ان کی سہولت کا سامان کرنے کی اپنی سی کوشش میں لگے رہتے ، ماں اور باپ کے اس خلوص بھرے رشتے سے زندگی بہت سہل اور سبک خرام تھی لیکن اس گھر میں معاملہ برعکس تھا۔ معاملات چلانے کی ساری ذمہ داری ناظمہ کے سر تھی ۔ سب ناظمہ کو ماہانہ خرچ دے کر ہاتھ جھاڑ لیتے بلکہ کسی نہ کسی بہانے تھوڑے بہت پیسے واپس بھی ہتھیانے کے چکر میں رہتے ۔ ناظمہ ان کی شاہ خرچیوں پر جلتی کڑھتی یا خفا ہوتیں، تب بھی شبیر صاحب انہیں ظالم اور باقی لوگوں کو مظلوموں میں کھڑا کرتے۔ شادی کے بعد فائق کی پہلی تنخواہ آئی تو اس نے رامین کے ناظمہ سامنے ہی ماں کے حوالے کی۔ ناظمہ نے نوٹ گننے کے بعد ذرا پریشان ہو کر بیٹے کودیکھا۔ یہ تو کافی کم ہیں۔ بہو کے سامنے بیٹے سے استفسار کرتے ہوئے وہ ذرا سا جھجکی تھیں لیکن فائق کے کچھ بولنے سے پہلے ہی شبیر صاحب بول پڑے تھے۔ کمال کرتی ہو۔ اب خیر سے بیٹا گھر بار والا ہو گیا ہے۔ یہ اس کی فرماں برداری ہے کہ اب بھی تنخواہ تمہارے ہاتھ پر لا رکھی۔ ارے اب اس کے خرچے پہلے سے بڑھیں گے یا نہیں۔ نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ بچے گھو میں پھریں گے کچھ عیش کریں گے۔ یہ خیر سے دن پھر واپس تھوڑی آئیں گے اگر اس نے اپنے خرچے کے ساتھ چار پیسے فالتو رکھ لیے تو کوئی حرج نہیں ۔ وہ رسانیت سے بولے۔ فائق مطمئن سا خاموش کھڑا رہا۔ اس کی بھرپور وکالت اس کے والد محترم نے کر تو دی تھی ۔ شادی پر جو کمیٹی ڈالی تھی، وہ فائق کی تنخواہ سے ہی جاتی ہے میری پنشن اور آپ کی تنخواہ تو گھر میں ہی لگ جاتی ہے۔ گزارہ کیسے ہوگا۔ را مین کچن کی طرف مڑی تو ناظمہ نے دبی دبی آواز میں شوہر کو مخاطب کیا۔ اللہ خیر کرے گا۔ ہر بار تم یونہی پریشان ہوتی ہو ۔ پھر بھی مہینہ بخیر وخوبی گزر جاتا ہے ناں ہے۔ شبیر صاحب کے اطمینان میں ذرا فرق نہ آیا تھا۔ رامین کو ساس پر ترس آیا تھا رات کی تنہائی میں اس نے فائق سے یہ ہی بات چھیڑی۔ اس بار آپ نے اپنے خرچے کے لیے ڈبل رقم رکھ لی۔ آنٹی کی مجبوری بھی تو سمجھیں ناں۔ انہوں نے کمیٹی وغیرہ دینی ہوتی ہے۔تم ٹینشن نہ لوامی منیج کر لیں گی۔ فائق نے اسے تسلی دی۔ بات ٹینشن کی نہیں لیکن سچ میں مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی تھی۔ میری وجہ سے آپ کے کون سا اتنے خرچے بڑھ گئے جو آپ ایک تہائی تنخواہ خود رکھ بیٹھے ۔ ہم تو دس بارہ دن میں آؤٹنگ پر باہر نکلتے ہیں اور آپ کو پتا ہے میں تو ایک برگر اور کولڈ ڈرنک لے کر ہی خوش ہونے والوں میں سے ہوں۔ آپ نے فضول اپنا جیب خرچ بڑھایا۔ رامین واقعی خود کو اس اضافی جیب خرچ کی وجہ گردانتے ہوئے شرمندگی محسوس کر رہی تھی۔ ارے بدھو ہو تم تمہاری وجہ سے زائد رقم تھوڑی رکھی ہے میں نے۔ یہ جو میرے خبیث دوستوں کا ٹولہ ہے ان کو شادی کی ٹریٹ دینی ہے، وہ بھی شہر کے سب سے مہنگے ریسٹورنٹ میں ۔ فائق کے کہنے پر رامین نے حیرت سے آنکھیں پھاڑیں وہ بلا وجہ ساس کے سامنے خود کو چور محسوس کر رہی تھی یہاں تو معاملہ ہی الگ تھا۔ اور اب میں نے سوچ لیا ہے ہر مہینے کچھ پیسے الگ کر کے رکھوں گا ۔ اس کی اگلی بات پر رامین کے دل کو کچھ تسلی ہوئی شاید وہ کہے گا کہ اب ہم دونوں اپنے بہتر مستقبل کے لیے کچھ بچت ایک سائیڈ پر رھیں گے آخر کل کو فیملی بڑھنی ہے ، اس کے بارے میں بھی سوچنا ہے لیکن فائق نے فورا ہی اس خوش فہمی کا خاتمہ کر دیا۔ موبائل نیا لینا ہے یار یہ موبائل تین سال سے چلا رہا ہوں۔ اب بس ہوگئی ہے میری سب دوستوں کے پاس نئے سے نیا ماڈل ہے۔ میں ابھی تک اسی پر ہوں وہ بیزاری سے موبائل کی طرف اشارہ کر کے بولا ۔ رامین بس ٹھنڈا سانس ہی لے کر رہ گئی تھی۔ پڑوس والی آنٹی مسرت ملنے آئی تھیں۔ رامین چند ہی دنوں میں پڑوں کی سب ہی آنٹیوں سے بخوبی واقف ہو چکی تھی۔ وہ آتیں تو اس کی ساس کے پاس تھیں لیکن انہیں بھر پور کمپنی اس کے سسر صاحب دیتے تھے۔ شبیر بھائی شبیر بھائی کہتے ان خواتین کے منہ نہ سوکھتے تھے اور بے چاری ناظمہ انٹی کو تو ان عورتوں کے پاس دو گھڑی بیٹھنے کو فرصت نہ ملتی۔ بھئی ناظمہ مسرت بہن آئی ہیں۔ چائے کے ساتھ کباب بھی ضرور فرائی کرنا ۔ وہ بیوی کو مخاطب کرتے۔ ناظمہ ٹھنڈا سانس بھر کر کچن کی راہ لیتیں۔ مہنگائی کا یہ عالم ہے اپنا پورا نہیں پڑتا اور تمہارے ابوان عورتوں کی آمد پر اتنا اہتمام کروا لیتے ہیں۔ یہ کباب اس لیے بنائے تھے کہ اس ہفتے دال سبزی بنا کر گزارہ کرلوں گی۔ شام کو سبزی کے ساتھ تم لوگوں کو ایک ایک کباب فرائی کردوں کی خالی سبزی تمہارے حلق سے کب اتر ے گی۔ ناظمہ حفصہ سے مخاطب تھیں لیکن یہ گفتگو کچن کے باہر سے گزرتی رامین کے کانوں میں بھی پڑ رہی تھی۔ افوه امی مهمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔ آپ دل چھوٹا نہ کیا کریں۔ ابو کی طرح بڑے دل والی بنیں ۔ حفصہ ایک کباب پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے ماں کو مفت مشورے سے نواز کر چلتی بنی۔ اس گھر میں سب ہی سخی ہیں۔ ایک میں ہی ہوں چھوٹے دل اور چھوٹے ظرف والی۔ وہ تپ کر بولیں۔ حفصہ جا چکی تھی یہ فقرہ کچن میں داخل ہوتی رامین کی سماعت سے ٹکرایا تھا۔ وہ بہو کو دیکھ کر کچھ خفیف ہوئیں۔ آنٹی آپ جا کر ڈرائینگ روم میں بیٹھیں ۔ میں چائے لاتی ہوں۔ اس نے نرمی سے انہیں مخاطب کیا۔ بیٹا نمکو اور بسکٹ بھی رکھ لینا پھر بولیں گے تمہارے ابو وہ دھیرے سے کہتی کچن اسے سونپ کر باہر نکل گئیں۔ رامین نے پر سوچ انداز میں انہیں دیکھا۔ اسے لگا کہ اب اسے اپنی ساس کی مدد کے لیے میدان میں آنا ہی ہوگا۔ رات کے کسی پہر ناظمہ کے زور زور سے بولنے پر رامین کی آنکھ کھلی۔ رامین گھبرا کر اٹھی تھی۔ فائق کو بھی کندھا ہلا کر جگایا۔ جا کر دیکھیں انٹی کسی پر بگڑ رہی ہیں ۔ فائق نے کان لگا کر بات سننے کی کوشش کی۔ ارے کچھ نہیں یار امی شارق پر غصے ہو رہی ہیں۔ دیر سے گھر آتا ہے امی کو اس کے انتظار میں جاگنا پڑتا ہے۔ فائق اسے بتا کر پھر کروٹ بدل کر سو گیا۔ رامین نے بھی آوازوں پر کان دھرنے کی کوشش کی اب شبیر صاحب بیوی پر برس رہے تھے ۔ جوان اولاد کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر اولاد کے باغی ہونے کا ڈراوا دے رہے تھے۔ رامین کو تاسف نے آن گھیرا۔ اولاد کو ساری شہ ان کے والد صاحب کی طرف سے ہی ملی ہوئی تھی وہ ماں کو غلط اور اپنی ہر غلط حرکت پر خود کو حق بجانب سمجھتے تھے۔ اب اسے اپنی بے چاری ساس کی مدد کے لیے کچھ کرنا ہی تھا۔ فائق بیٹا میری پنشن آگئی ہے۔ اے ٹی ایم کارڈ لیتے جانا دفتر سے واپسی پر پیسے نکلوا لینا ۔ ناظمہ ناشتے کی میز پر بیٹے سے مخاطب تھیں۔ فائق نے ٹھیک ہے امی کہہ دیا تھا۔ دن میں جب ساس بہو اکیلی تھیں تب رامین موبائل فون لیے ساس کے پاس آئی دیکھیے ۔ ایک معروف برینڈ نے زبردست سیل آفر کی ہے اور دھڑا دھڑ سوٹ بک رہے ہیں۔ میں نے اپنے لیے ایک سوٹ ڈن کر دیا ہے، آپ بھی جلدی سے اپنے ایک دو سوٹ سلیکٹ کرلیں ۔ اس نے موبائل ساس کی طرف بڑھایا۔ ارے نہیں بیٹا میں فی الحال نہیں لے سکتی ۔ انہوں نے موبائل تھاما تک نہیں۔ آنٹی سیزن بدل رہا ہے۔ آپ وہ ہی دو تین جوڑے ادل بدل کر پہنے جا رہی ہیں یہ بہت مناسب قیمت میں کپڑے مل رہے ہیں تو موقع سے فائدہ اٹھا ئیں ۔ کم از کم دو سوٹ تو لے لیں ۔ اس نے انہیں ترغیب دلائی۔ کہا ناں رامین فی الحال گنجائش نہیں ۔ وہ ذرا بیزاری سے بولیں۔ گنجائش نکالنے سے نکلتی ہے امی اور آج تو آپ کے ہاتھ میں آپ کی پنشن بھی آرہی ہے۔ ٹھیک ٹھاس اماؤنٹ ہوتی ہے۔ آپ دو چھوڑ چار سوٹ لے سکتی ہیں۔ وہ جوش بھرے انداز میں بولی۔ چار سوٹ بنوالوں تو مہینے کا خرچہ کون چلائے گا بیٹا وہ پھیکی ہنسی ہںستے ہوئے بولیں ۔ رامین موبائل سائیڈ پر رکھتے ہوئے ان کے پاس آن بیٹھی۔ انٹی آپ میری ساس ہیں اور دنیا کی نظر میں ساس بہو کا رشتہ بہت نازک سا ہوتا ہے لیکن کیا میں ہمت کر کے آپ سے چند دل کی باتیں کر سکتی ہوں ۔ وہ کچھ جھجکتے ہوئے ان سے مخاطب تھی۔ ناظمہ نے حیرت سے اسے دیکھا۔ ایسی کیا بات ہے بیٹا کہو، میں سن رہتی ہوں ۔ صرف سننا نہیں ہے میری باتوں پر عمل بھی کرنا ہے۔ میں بہت دنوں ہے آپ سے بات کرنے کی ہمت جمع کر رہی تھی کبھی سوچتی کہ آپ میری نیت پر شک نہ کریں کبھی ڈرتی کہ گھر میں کسی اور کو میرے مشوروں کا علم ہو گیا تو سب میرے بارے میں کیا سوچیں گے۔ مجھے ابھی اس گھر کا حصہ بنے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے۔ آپ سمیت ہر کوئی میرے بارے میں غلط گمان کر سکتا ہے لیکن پھر میں نے یہ سوچ کر ہمت کی کہ کم از کم آپ میرے خلوص کو غلط معانی نہیں پہنائیں گی۔ اتنے سے عرصے میں میں آپ کو اتنا تو جان ہی گئی ہوں ۔ رامین نے طویل تمہید باندھی اس بار ناظمہ نے مسکرا کر اسے دیکھا۔ اچھا تو میری بہو اپنی ساس کو کن مشوروں سے نواز نے لگی ہے۔ وہ دلچسپی سے اسے دیکھ رہی تھیں ۔ رامین کو ان کے انداز سے حوصلہ ہوا۔ اس بار آپ گھر کا خرچا ابو کے سپرد کر دیں۔اس نے جی کڑا کر کے کہہ دیا ۔ تمہیں بھی لگتا ہے میں گھر کا خرچا چلانے میں کنجوسی سے کام لیتی ہوں۔وہ فوری طور پر یہ ہی نتیجہ اخذ کر پائیں۔ بالکل نہیں۔ مجھے ایسا قطعی نہیں لگتا بلکہ مجھے یہ لگتا ہے کہ سب گھر والے آپ کا بہت استحصال کرتے ہیں۔ وہ صاف گوئی سے بولی۔ چند لمحوں کے لیے ناظمہ کچھ نہ بول پائیں جو بات کبھی ان کی اولاد نے ان کے لیے محسوس نہ کی وہ کوئی خونی رشتہ نہ ہونے کے باوجود ان کی بہونے محسوس کرلی تھی۔ آپ اس مہنگائی کے عالم میں جس طرح گھر کے اخراجات اور آمدنی میں توازن قائم رکھنے کی کوشش میں ہلکان رہتی ہیں۔ گھر کے کسی فرد کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ ہر کوئی شاہانہ انداز میں اپنا لائف اسٹائل مین ٹین رکھے ہوئے ہے اور آپ ایک معقول پیشن رکھتے ہوئے بھی اپنی ذات پر ایک پائی تک خرچ نہیں کر پا تیں۔ اس کے باوجود کسی کو آپ کی قربانی کا احساس تک نہیں۔ اس بار آپ اس جھنجھٹ سے جان چھڑائیں جس طرح ابو اور فائق اپنی تنخواہوں میں سے اپنا بھاری جیب خرچ رکھنے کے بعد آپ کو باقی رقم احسان کر کے تھماتے ہیں اس بار آپ ان کے ساتھ یہ ہی کریں۔ اپنی پنشن میں سے اپنے خرچ کی رقم الگ کریں اور باقی پنشن ابو کے ہاتھ پر رکھیں۔ اب ابو جانیں اور فائق ۔ گھر چلانا ان کی ذمہ داری ہے آپ کی دردسری نہیں وہ بولنے پر آئی تو بولتی ہی گئی۔ ایک تکان بھری مسکراہٹ ناظمہ کے لبوں پر بھر گئی۔ تمہارے ابو کا ہاتھ بہت کھلا ہے وہ پندرہ دن میں رقم برابر کر دیں گے۔ تو کر دیں ۔ آخر کار تسلیم تو کرنا پڑے گا نا کہ یہ آپ کی ہی ہمت ہے جو ان پیسوں میں کھینچ تان کر مہینہ پورا کرتی ہیں پھر بھی سب آپ سے شاکی رہتے ہیں ۔ وہ اپنی بات پر ڈتی ہوئی تھی۔ ناظمہ پھیکا سا ہنس دی تھیں۔ کہیں آپ کو میری نیت پر شک تو نہیں سب کچھ کہنے کے بعد اس نے قدرے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔ نیت پر شک کیوں کرنے لگی بس حیران ہوں کہ کوئی بہو ساس کے لیے اتنا حساس ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اسے محبت سے دیکھا تھا۔ حیران مت ہوں بس کچھ عرصے کے لیے بہو کے مشوروں پر عمل کر کے دیکھیں افاقہ نہ ہوا تو پرانی روٹین اپنا لیجیے گا ۔ وہ مسکرا کر مخاطب ہوئی۔ چلو دیکھتے ہیں۔ ناظمہ نے اس کا دل رکھنے کے لیے ہی اس کی بات مان لی تھی۔ یہ لیں امی آپ کی پنشن ۔ فائق نے نوٹ گن کر ماں کو تھمائے ۔ ناظمہ نے چند نوٹ نکال کر پیسے واپس فائق کو دیے۔ یہ لو بیٹا اپنے ابو کے حوالے کر دو۔ مطلب وہ حیرانی سے ماں کو دیکھنے لگتے شبیر صاحب نے بھی بیوی کی بات سن کرناسمجھی سے بھنویں آچکا ئیں۔ اس ماہ سے خرچا تمہارے ابو چلا ئیں گے۔ میں نے اپنی چند ضرورتوں کے لیے تھوڑی سی رقم رکھ لی ہے باقی کے پیسے تمہارے ابو کے حوالے ۔ وہ مسکرا کر بولی تھیں۔ یعنی ہمارے گھر کا فنانس منسٹر تبدیل ہو گیا۔ گریٹ بھئی یہ لیجیے ابو پیسے سنبھالیے ۔ فائق نے مسکرا کر پیسے باپ کے حوالے کیے۔ مذاق کر رہی ہے تمہاری ماں ۔ اتنی آسانی سے اپنے اختیارات مجھے کیوں سونپنے لگی۔ دو پیسے ماں کو ۔ انہوں نے نوٹ واپس بیٹے کو تھمانے چاہیے۔ نہیں بھئی، یہ میرا قطعی فیصلہ ہے اور میں بخوشی اپنے اختیارات آپ کو سونپ رہی ہوں۔ اب آپ اس گھر کے مالی معاملات کے کرتا دھرتا ہیں۔ سیاہ کریں یا سفید ، روز دال روٹی کھلا ئیں یا مرغ متنجن میں کوئی اعتراض نہیں کروں گی ۔ وہ مطمئن مسکراہٹ چہرے پر سجا کر شوہر سے مخاطب ہوئیں۔ ابو کیوں کھلانے لگے روز دال روٹی۔ اب تو ہمارے مزہ کرنے کے دن آگئے۔ فار گاڈ سیک ابو امی کی آفر سے فائدہ اٹھا ئیں۔ یہ پیشکش رد نہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ حفصہ نے باپ سے التجا کی۔ صومیہ اور شارق نے بھی مان جائیں ابو کا شور بلند کر دیا۔ ارے بیٹا اپنی ماں کو کیوں پریشان کر رہے ہو ۔ آج گھر کے مالی اختیارات مجھے سونپ رہی ہے کل چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھ سے حساب کتاب لے گی۔ میں اس کا کڑا آڈٹ کیسے بھگت پاؤں گا۔ وہ مسکین شکل بنا کر بولے۔ کہاناں کوئی حساب کتاب نہیں لوں گی۔ آپ اپنے حساب سے گھر کا خرچا چلائیں۔ میری طرف سے کوئی دخل اندازی نہیں ہوگی۔ ویسے بھی میں یہ ذمہ داری نبھا کر تھکنے لگی ہوں۔ میرے ڈاکٹر نے بھی اس بار مجھے یه ہی نصیحت کی ہے کہ بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر سے جان چھر وانی ہے تو ذہن کو ہر طرح کی فکروں سے جھٹک دیں لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ آپ خود بھی ہچکچا رہے ہیں۔ یہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے شوہر کو مسکرا کر دیکھا۔ میں کیوں ہچکچاؤں گا ۔ یہ کون سا مشکل کام ہے۔ بس تم عورتوں کو شوق ہوتا ہے گھر کی تجوری پر کیسے قبضہ برقرار رکھا جائے ہم تو تمہاری خاطر ہی تمہیں اس گھر کا مختار کل بنائے ہوئے تھے۔ شبیر صاحب نے اب بھی اپنے پروں پر پانی نہ پڑنے دیا۔ تو ٹھیک ہے ناں، اب میری خاطر ہی مجھے مختار کل کے عہدے سے رخصت عنایت کریں۔ فائق بیٹا جب تمہاری تنخواہ آئے تو تم نے بھی اپنی ضرورت کا خرچا رکھ کر تنخواہ اپنے ابو کو ہی دینی ہے۔ ناظمہ نے شوہر کو جواب دے کر بیٹے کو مخاطب کیا۔ اس نے مسکرا کر اثبات میں سر ہلا دیا۔ رامین کو اب بھی اپنے سسر کے چہرے پر تذبذب بھرے تاثرات نظر آئے تو اس نے کھانا لگنے کا اعلان کر کے موضوع ہی بدل دیا۔ اگلے دو تین دن تک شبیر صاحب بیوی پر احسان دھرتے ہوئے انہیں پھر سے مالی نظم و نسق واپس سنبھالنے کی پیشکش کرتے رہے لیکن ناظمہ ان کی پکڑائی میں نہ آکر دیں۔ رامین ساس کی کارکردگی سے سونی صد مطمئن تھی اور موقع پاکر اس نے انہیں چند مزید مشوروں سے نواز دیا تھا۔ شارق کی رات دیر سے آنے کی روٹین اب بھی برقرار تھی وہ بلا کا غیر ذمہ دار اور لا پرواہ لڑکا تھا۔ گھر کے مین گیٹ کی کئی چابیاں گم کر چکا تھا اس لیے اب خود ہی چابی ساتھ لے جانے کا تردو نہ کرتا اس کے انتظار میں ماں جو جاگ رہی ہوتی جو پہلی بیل پر گیٹ کھل جاتا دو چار صلواتیں تو ضرور سنائی مگر کھانا بھی گرم کر کے دیتیں۔ ا اب ناظمہ نے اس کے انتظار میں جا گنا ترک کر دیا تھا۔ وہ مقررہ وقت پر منہ لپیٹ کر سوتی بنتیں اور اپنے کانوں کے ساتھ موبائل بھی بند کر دیتیں۔ شارق ایک دو بار گھر کی اطلاعی گھنٹی بجاتا پھر ناظمہ کے موبائل پر کال کرتا۔ کوئی رسپانس نہ ملنے پر وہ باپ کو کال کرتا ۔ ایک دن، دو دن ، تین دن اور بس چوتھے دن تو شبیر صاحب کی بس ہوگئی وہ جو پہلے بیوی کو جوان اولاد پر بگڑنے سے منع کرتے تھے ، اب خود شارق کو سخت ست سنانے لگے۔ گھر آنے کا ٹائم مقرر کرو صاحبزادے کل سے اتنی دیر سے گھر لوٹے تو ناں خود دروازہ کھولوں گا نہ کسی کو کھولنے دوں گا۔ وہ اسے تنبیہ کر رہے تھے۔ اپنے کمرے میں دروازے سے کان لگائے گھڑی رامین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ پڑوس سے دو آنٹیاں ملنے آئیں۔ دروازہ رامین نے کھولا۔ خواتین کو ڈرائینگ روم میں بٹھا کر اس نے ساس کو اطلاع دی۔ انٹی وہ جو آپ کا نیا سوٹ سل کر آیا ہے ناں۔ وہ ہی پہن کر آیئے گا۔ اتنے میں انہیں کمپنی دیتی ہوں ۔ وہ جلدی سے کہہ کر پھر سے ڈرائینگ روم کی طرف بڑھ گئی۔ ناظمہ مسکرائی تھیں ذرا دیر بعد وہ بھی ڈرائنگ روم میں تھیں۔ ہر بار کی طرح آج ان کا حلیہ اول جلول سانہ تھا۔ سو بر رنگ کا نیا لان کا جوڑا۔ سلیقے سے بنے ہوئے بال اور ہونٹوں پر ہلکی سی لپ اسٹک ۔ اس گرم موسم میں وہ خاصی کول لگ رہی ہیں۔ واه ناظمہ بھابھی کہیں جانے کی تیاری ہے۔ نگہت آنٹی نے انہیں سراہتے ہوئے بے ساختہ پوچھا۔ اس گرم موسم میں کہاں نکلنا ہے نگہت بھابھی وہ مسکرائی تھیں ۔ چند لمحوں بعد شبیر صاحب بھی آگئے تھے۔ وہ کسی کام سے باہر گئے تھے۔ پسینے میں قمیض تر بتر ہو رہی تھی۔ پڑوسن آنٹیوں سے سلام دعا کا تبادلہ ہوا۔ بھی ناظمہ مسرت بھا بھی اور نگہت بھا بھی کی خاطر کا کوئی اہتمام کرو۔ وہ معمول کے مطابق انہیں کمپنی دینے بیٹھ چکے تھے۔ چائے تو رامین بنارہی ہے۔ بس آپ کا انتظار تھا۔ چکن رول اور سموسے لے آئیے۔ نگہت بھا بھی تو آج بہت مدت بعد آئی ہیں۔ میں ذرا ان سے گپ شپ لگالوں ۔ ناظمہ کا آج اٹھنے کا کوئی موڈ نہ تھا۔ مہمان خواتین کے سامنے وہ انکار کی پوزیشن میں نہ تھے۔ جزبز ہوتے اٹھے۔ ارے رہنے دیں شبیر بھائی اس گرمی میں پھر سے کہاں بازار جا ئیں گے۔ نگہت نے انہیں روکا۔ گرمی تو واقعی بلا کی ہے۔ آپ رامین بیٹی سے کہیں چائے رہنے دے۔ شربت بنالائے۔ شبیر صاحب واقعی باہر جانے کے موڈ میں نہ تھے۔ اس لمحے رامین جگ بھر کے مینگو اسکوائش بنالائی تھی۔ شبیر صاحب نے سکون کا سانس لیا۔ مہمان خواتین کے جانے کے بعد بیوی پر ضرور بگڑے۔ آپ نے تو صرف زبان ہلادی۔ چکن رول اور سموسے لے آئے مہنگائی کا عالم دیکھیے ۔ گھر کا پورا نہیں پڑتا سینکڑوں روپے فضول کی مہمان داری میں پھونک دیں۔ وہ بڑبڑ کر رہے تھے۔ مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں شبیر صاحب اپنے حصے کا رزق لاتے ہیں بس ہمیں اپنا ظرف بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برد باری سے شوہر کو سمجھایا۔ وہ بنا کچھ کہے بیوی کو فقط گھور ہی پائے۔ رامین مسکراہٹ دباتی وہاں سے کھسک لی تھی۔ ابھی پچھلے ہفتے تم لوگوں نے ڈیل منگوائی تھی آج پھر کس خوشی میں باہر سے کھانا منگوایا جارہا ہے۔ وہ آج بچوں کو لائن حاضر کیے ہوئے تھے۔ یارا بو کیا ہو گیا ہے آج کل آپ میں امی کی روح گھسی ہوئی ہے۔ ان کی طرح ہر وقت روک ٹوک کرتے رہتے ہیں۔ بیٹا جی بات نہ تمہاری ماں کی ہے نہ میری۔ ات ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تمہاری بگڑی ہوئی عادتوں کی۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ جب تک خرچا تمہاری امی کے ہاتھ میں تھا مجھے خود اندازہ نہیں تھا کہ یہ نیک بخت کس طرح جوڑ تو ڑ کر کے خرچا پورا کرتی تھی اب یہ عالم ہے کہ میں تمہاری امی کی پنشن اور اپنی اور فائق کی تنخواہ کے علاوہ دفتر کے ساتھی سے بھی پندرہ ہزار ادھار پکڑ چکا ہوں اور ابھی مہینہ ختم ہونے میں پانچ دن پھر بھی باقی ہیں ۔ وہ اولاد کو ہوش ربا مہنگائی کا احساس دلاتے دلاتے سچائی بیان کر بیٹھے۔ ناظمہ کی پلکیں پل بھر کونم ہوئیں۔ جانے آج مجازی خدا کس موڈ میں تھے جو یوں انہیں اولاد کے سامنے خراج تحسین پیش کر ڈالا۔ رامین بھی دل میں یہ سوچ رہی تھی کہ کوئی بھی انسان سو فی صد اچھا یا سو فی صد برا نہیں ہوتا۔ شبیر صاحب بھی بیوی بچوں سے محبت کرتے ہی ہوں گے بس ان کی کچھ عادتیں صیح طلب تھیں اور رامین کی حکمت عملی کی وجہ سے ان عادتوں میں سدھار آنے لگا تھا۔ ساس بہو کی نظریں ملیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا دیں۔ آپ ٹینشن نہ لیں۔ ابھی تو کمیٹی کی وجہ سے ایک بڑی رقم دینی پڑتی ہے۔ چھ سات مہینے کی تنگی سے کمیٹی ختم ہو جائے گی تو انشا اللہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔ ناظمہ نے اب شوہر کو تسلی دی تھی۔ وہ تو ٹھیک ہے لیکن اب اب سب کو احساس ذمہ داری سے کام لینا ہوگا ہمارا قومی مزاج ہی یہ بن چکا ہے کہ مقروض ہونے کے باوجود اپنے اللے تللوں پر قابو نہیں پاتے۔ اپنی ذات میں سدھار لائیں گے تو بحیثیت قوم بھی ترقی کر پائیں گے اور اس حوالے سے اپنی اولاد کی تربیت کرنا ہم دونوں کی ذمہ داری ہے بیگم وہ از حد سنجیدہ تھے۔ اپنے تین بچوں کی تربیت آپ دونوں کریں میری تربیت کی ذمہ داری تو میری بیگم نے اٹھا رکھی ہے۔ دن رات لیکچر ملتے ہیں کہ میں کسی طرح ایک ذمہ دار اور محب وطن پاکستانی ، سعادت مند اولاد نیک سیرت مسلمان اور فرماں بردار شوہر بن سکتا ہوں ۔ فائق مسکین شکل بنا کر بولا تھا۔ تو به فائق فرماں بردار شوہر بننے کا کب کہا۔ رامین پل بھر میں سرخ ہوئی تھی۔ میری بہو لاکھوں میں ایک ہے خوش قسمت ہو بیٹا جو را مین جیسی لڑکی کا ساتھ ملا ۔ ناظمہ بیگم اس پر محبت بھری نگاہ ڈالتے ہوئے بولیں۔ رامین جھینپ کر ہنس پڑی تھی۔ خوش قسمت تو وہ خود بھی تھی جو روایتی سسرال کے برعکس ایک روشن خیال سسرال ملا۔ خاص طور پر اس کی کم گو ساس کے متعلق اس کی ماں کے سارے خدشات یکسر غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے اس کی زبردستی کی ماں بننے کے بجائے اچھی ساس بننا پسند کیا تھا تو رامین بھی بہترین بہو ثابت ہوئی ۔ ان دونوں کے باہمی تعلق نے عورت، عورت کی دشمن ہوتی ہے والے محاورے کو یکسر غلط ثابت کر دیا تھا۔ اس بار میکے جا کر اس نے ماں کے سامنے ساس کی تعریفوں کے پل باند ھے تو وہ خوش ہونے کے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہوئیں۔ اس دور میں ایسی ساسیں بھی ہوتی ہیں۔ ہاجرہ نے اپنی حیرت کا برملا اظہار کیا۔ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت مثالی ساس بھی ہوگی اور بہترین بہو بھی بلکہ وہ خود سے وابستہ ہر رشتے کو ہی مثالی انداز میں نبھائے گی۔ رامین نے مسکرا کر ماں کو مخاطب کیا۔ دیکھ لیں امی آپی اپنی ساس کی تعریف کے ساتھ ساتھ بالواسطہ اپنی تعریف بھی کر رہی ہیں ۔ انشین نے مسکرا کر بہن کو چھیڑا۔ تو میری بیٹی ہے ہی تعریف کے قابل۔ شکر اس نے میری باتوں میں آ کر روایتی تعصب کی عینک لگا کر اپنی ساس کو نہیں جانچا بلکہ عقل مندی سے کام لے کر اس گھر میں اور سب کے دل میں اپنی جگہ بنائی ۔ ہاجرہ نے بیٹی پر پیار بھری نگاہ ڈالی۔ رامین کے لبوں پر بھی آسودہ سی مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔ اردو کہانیاں خواتین ڈائجسٹ | null |
null | null | null | 15 | https://www.urduzone.net/yadoon-kay-siva/ | ان دنوں ابو کی پوسٹنگ اسلام آباد میں ہوگئی تھی۔ میں یہاں آکر خوش تھی۔ یہ خوبصورت اور صاف ستھرا، ہرا بھرا علاقہ تھا، جہاں ہم کو گھر ملا تھا۔ انہی دنوں میری سہیلی سفینہ کا خط آیا کہ گرمیوں کی چھٹیاں ہیں اور وہ سیر کو میرے پاس آنا چاہتی ہے۔ بتاتی چلوں کہ میری امی دور کے رشتے سے اس کی پھوپھی ہوتی تھیں مگر وہ میری دل پسند سہیلی تھی۔ پنڈی میں اس نے چار سال میرے ساتھ پڑھا تھا۔ اس دوران ہماری دوستی ہو گئی تھی اس کے آنے کی خوشی سے نہال ہو رہی تھی۔ یہ بہار کی آمد کے دن تھے۔ میں نے اپنی دو چار سہیلیوں کو بھی مدعو کر لیا کہ سفینہ کے ساتھ مری کی سیر کو جائیں گے تو مزہ آئے گا۔ بھی اس کے آنے کے ایک دن بعد مری کی سیر کا پروگرام بن گیا لیکن کس کے ساتھ جاتے ابو آفس جاتے تھے اور بھائی راولپنڈی میں ٹریننگ کر رہے تھے۔ تب مجھے تایا زاد وقاص کا خیال آ گیا۔ ان کا گھر قریب ہی تھا۔ میں نے سوچا کہ تایا سے کہوں کہ وقاص کو بھیج دیں تا کہ ہم ا س کے ساتھ مری جاسکیں۔ میں تایا کو فون کرنے ہی والی تھی کہ وقاص خود ہمارے گھر آ گیا ۔ میں نے اس سے کہا۔ ہمارا ڈرائیور چھٹی پر ہے اور ہم کو مری جانا ہے۔ میری سہیلی پنڈی سے آئی ہے، پلیز ہمیں مری لے چلو ۔ وہ بولا ۔ میرا دو دن بعد ٹیسٹ ہے، میں نہیں جاسکتا۔ تب میں منت کرنے لگی تو وہ مان گیا۔ سب لڑکیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وہ کیمرہ لینے گھر جانے لگا تو سفینہ اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ وہ اسے دیکھنے میں اتنی محو کہ اسے خبر بھی نہ ہوئی وہ کمرے باہر جا چکا ہے، بھی میں نے اس کا کندھا ہلا کر اسے جگایا تو وہ چونک پڑی بنو جاگ جاؤ۔ وہ تو چلا گیا ہے ، اب کسے گھورے جاتی ہو کیا کوئی برا خواب دیکھ لیا ہے بہت اچھا خواب ہے۔ شیریں نے کہا۔ اچھا ہی نہیں بلکہ بہت سہانا ہے۔ رابعہ نے بھی گرہ لگائی ہم سن ہنسنے لگے ۔ سفینہ مگر ہنسی ہی نہیں، کیونکہ اس کی توجہ ہماری جملہ بازی پر تھی ہی نہیں۔ وہ تو اپنے خیالوں میں گم تھی۔ ہم کار میں بیٹھے گئیں۔ وقاص سارا راستہ گاڑی چلاتے ہوئے خاموش رہا۔ جبکہ سفینہ اس کو متوجہ کرنے کی کوشش کرتی رہی، بہانے بہانے اس سے بات کرتی تھی لیکن وہ سنجیدہ لڑکا کسی کی طرف متوجہ ہونے والا نہیں تھا۔ جب ہم سیر سے واپس آئے تو میں نے سفینہ کو سمجھایا کہ وقاص عام لڑکوں جیسا نہیں ہے۔ اس کی توجہ اپنی پڑھائی پر رہتی ہے ۔ وہ اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے ۔ فضول باتوں کو پسند نہیں کرتا ، لہذا آئندہ تم اس کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش مت کرنا۔ وہ خفا ہو گیا تو برا ہوگا۔ وہ بولی ۔جو ہو، سو ہو، میں تو اسے متوجہ کر کے رہوں گی۔ میں نے سوچا کہ یہ پہلی بار میرے گھر آئی ہے۔ اب کیا اس کے ساتھ سر کھپاؤں۔ ایک دو دن میں خود ہی وقاص کے روکھے پھیکے رویے سے اس کے مزاج کو سمجھ جائے گی۔ انہی دنوں بھائی کی چھٹیاں ہو گئیں تو وقاص، سہیل سے ملنے ہمارے گھر آنے لگا۔ سفینہ اسے اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کرتی اور میں ڈر جاتی کہیں بدمزگی نہ ہو جائے کیونکہ میں وقاص کی بے نیاز طبیعت سے واقف تھی۔ ایک دن ہم دونوں گھر کے سامنے سایہ دار درخت کے نیچے کھڑی تھیں کہ وقاص کا وہاں سے گزر ہوا۔ میں نے اس کو آواز دی ۔ بھائی تم عجیب آدمی ہو۔ اپنوں سے بھی نظریں نہیں ملاتے ہو۔ وہ تھوڑا سا مسکرا دیا ، تب میں نے اس سے سفینہ کا تعارف کرایا وہ بولی۔ میں آپ سے ایک ضروری بات کرنا چاہتی ہوں۔ کیا بات ہے میرے کزن نے پوچھا۔ ایسی بات جو کسی لڑکی کے لبوں پر مشکل سے آتی ہے۔ وہ سمجھ گیا یہ لڑکی کیا کہنا چاہتی ہے، بولا ۔ دیکھو سفینہ بی بی یہ انسان کی زندگی کا سب سے زیادہ قیمتی وقت ہوتا ہے، کوئی طالب علم چاہے و محنت سے مستقبل بنا لے، چاہے تو اس کو ضائع کر کے اپنی ساری زندگی ضائع کر دے۔ تم سمجھ لو کہ جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے ، عمر بھر پچھتاتے رہ جاتے ہیں۔ زندگی مگر اس قدر بے کیفی کے ساتھ جینے کی چیز بھی نہیں ۔ یہ نعمت تو انسان کو ایک بار ملتی ہے۔ سفینہ نے جواب دیا۔ تم صحیح کہہ رہی ہو۔ اس عمر میں لڑکیوں اور لڑکوں کو پیار و محبت کے معاملات بہت مرعوب کرتے ہیں اسی وجہ سے تعلیم پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لڑکوں کا کیرئیر تباہ ہو جاتا ہے۔ وہ سنجیدگی سے یہ باتیں کر رہا تھا۔ سفینہ گم صم کھڑی تھی ، کچھ نہیں بول پا رہی تھی لیکن وقاص کی باتوں نے اس پر منفی اثر کیا۔ اس نے مجھ سے کہا کہ میں نے تہیہ کر لیا ہے، میں تیرے کزن کو پا کر رہو گی۔ اچھا تو اپنا سر کھپاؤ، پاسکتی ہو تو پالینا۔ فی الحال تو تمہیں گھر جانا ہے۔ تمہاری امی کا فون آیا تھا، تمہارے امی ابو تم کو لینے آرہے ہیں۔ اس کے والدین آ گئے ۔ وہ چند گھنٹے ہمارے گھر ٹھہرے اور بیٹی کو لے کر پنڈی لوٹ گئے ۔ گھر جا کر اس نے مجھے فون کیا کہ وہ بہت بے چین ہے۔ اس نے التجا کی کہ میں اس کی بات وقاص سے کروا دوں۔ میں نے کہا کہ کیا تم کو اندازہ نہیں ہوا کہ وہ کس قسم کا انسان ہے۔ وہ میری بات نہیں مانے گا۔ تم اسے بھول جاؤ۔ ایک سال بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ دوبارہ آئی۔ میں اسے دیکھ کر خوش ہو گئی۔ ان دنوں سخت بور ہو رہی تھی اور وہ خزاں کے موسم میں بہار کا جھونکا بن کر آ گئی تھی ۔ موسم گرما میں یہاں کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے والے، خوش نصیب ہی ادھر آسکتے ہیں۔ میں اکیلی تو سیر کو نہیں جاتی تھی لیکن وہ جب آ جاتی تو نظارے گویا خود آواز دے کر مجھ کو اپنی جانب بلانے لگتے تھے ۔ ہم کھلے سبزہ زاروں میں گھومتی پھرتیں۔ میں خوش تھی ، مگر پڑھاکو لوگوں کا ایسے موسم میں بھی برا حال تھا۔ وہ پڑھائی میں غرق تھا۔ گرچہ چھٹیاں تھیں ، مگر چھٹیاں اس کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی تھیں ۔ جن کی نظر اپنے مقصد کے حصول پر ہو، ان کی فراغت کھلتی ہے اور ان کے سب دن ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ یہی حال میرے اس کزن کا تھا۔ سفینہ جان بوجھ کر مجھے اس کی جانب لے جاتی تو وہ اور تنگ ہو جاتا۔ مجھ سے کہتا کہ تم یہ کیا میرا وقت ضائع کرنے آجاتی ہو۔ میرا دھیان پڑھائی سے ہٹ جاتا ہے۔ میں پریشان ہو جاتا ہوں ۔ برائے مہربانی اپنی مہمان کو میرے سر پر مت مسلط کرو۔ میں سفینہ کو لاکھ کہتی کہ اسے بے جا تنگ نہیں کرنا چاہیے مگر وہ نہ مانتی ۔ لگتا تھا وہ میرے گھر آتی ہی وقاص کی خاطر ہے۔ میں اسے چپکے چپکے چاہتی ہوں، تبھی بس اک نظر دیکھنا چاہتی ہوں، اسے تنگ تو نہیں کرتی۔ یہ بات درست تھی۔ سفینہ اسے تنگ نہیں کرتی تھی۔ وقاص بھی مہمان نواز تھا لیکن میری سہیلی میں جانے کیا بات تھی کہ اس کو دیکھتے ہی وہ پریشان ہو جاتا تھا۔ شاید سفینہ کی نظر کرم اسے خائف کرتی تھی کیونکہ وہ ایک بے باک لڑکی تھی۔ کوئی بات کہنے سے ہچکچاتی نہیں تھی۔ انہی دنوں میری سالگرہ تھی۔ دعوت میں سفینہ نے وقاص سے کہا کہ تم تیار ہو کر کتنے اچھے لگ رہے ہو۔ یقیناً جب دلہا بنو گے تو بہت اچھے لگو گے۔ ہاں، کیوں نہیں ۔ میری منگنی ماموں زاد شہلا سے ہو چکی ہے اور ہماری عنقریب شادی ہونے والی ہے۔ میں جب دولہا بنوں گا تو تم دیکھ لینا کہ کتنا خوبصورت لگوں گا۔ یہ سنتے ہی سفینہ کا چہرہ مرجھا گیا اور وہ خجل خجل سی دکھنے لگی۔ بھری محفل میں اسے ایسی بات سننے کی توقع نہ تھی۔ تبھی میں اس کو ایک طرف لے گئی اور کہا۔ سن لیا اسی لئے تم کو سمجھاتی تھی کہ اس سے ایسی باتیں نہ کیا کرو۔ وہ بولی ۔ کیا کروں اس دل کا اس کے خیال سے خود کو ہٹا نہیں سکتی۔ کوئی بات نہیں ، اسے کرنے دو شادی، مگر میں بھی اسے پا کر رہوں گی ۔ اگر تم کو ضرور اس کی دوسری بیوی بننا ہے تو بن جاؤ۔ میں نے جل بھن کر کہہ دیا۔ انہی دنوں سفینہ کے والد کی پوسٹنگ بھی اسلام آباد ہو گئی۔ میں خوش تھی کہ میری سہیلی ہمارے نزدیک آ گئی تھی مگر وقاص کو خوشی نہ ہوئی ۔ اس کو الجھن ہوتی تھی سفینہ کی موجودگی سے ۔ وہ اب ہمارے گھر اکثر آتی ، وقاص موجود ہوتا تو بس چپک کر بیٹھ جاتی اور گھر جانے کا نام نہ لیتی ، تب وہ ہی اٹھ کر چلا جاتا تھا۔ ایک دن سفینہ کے والد نے شادی کی بات چھیڑی تو میری سہیلی نے منہ پھاڑ کر کہہ دیا کہ میں شادی کروں گی تو صرف وقاص سے ، آپ لوگ میرے لئے اور کوئی رشتہ تلاش نہ کرنا۔ بیٹی کی اس دیدہ دلیری پر ماں باپ حیران رہ گئے۔ پھر اس کی خوشی کے لئے انہوں نے وقاص کے والد سے بات کرنے کی ٹھانی۔ بیٹی والے ہو کر بھی انہوں نے بار تکلف تایا سے کہہ دیا کہ ہم سفینہ کی شادی آپ کے بیٹے سے کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ہماری بیٹی میں کوئی کمی نہیں ہے۔ جہیز بھی پورا پورا دیں گے، آپ ہماری لخت جگر کو اپنی بہو بنا لیں۔ ضرور یہ ہماری خوش نصیبی ہوتی کہ سفینہ ہماری بہو بنتی مگر مجبوری یہ ہے کہ میں نے اپنی بہن کی بیٹی شہلا سے اس کی منگنی بچپن میں کر دی تھی۔ یوں انکل آنٹی ان کے گھر سے مایوس لوٹ آئے۔ کچھ دنوں بعد سفینہ ہمارے گھر آئی تو بھجی بھجی تھی۔ چہرہ بھی اترا ہوا تھا، پہلے جیسا اعتماد ، شوخی و شرارت بھی اس میں عنقا نظر آئی۔ میں نے کہا۔ آج اداس لگ رہی ہو ، چلو کہیں گھومنے چلیں ۔ اس نے انکار کر دیا۔ وقاص کو کہتی ہوں۔ وہ کار ڈرائیور کر کے مری لے جائے ۔ اس کا نام مت لو میرے تے سامنے ۔ وہ خفگی سے بولی۔ میں دل ہی دل میں مسکرائی کہ بی بی اب آئی عقل ٹھکانے، مگر ایسے سر پھروں کی عقل ٹھکانے آتی کب ہے۔ ایک روز جب وہ ہمارے گھر بیٹھی ہوئی تھی، وقاص ملے آ گیا۔ وہ اسے دیکھتے ہی غصے میں بولی۔ دیکھو مسٹر اگر تم نے ایک ماہ کے اندر اندر میرے حق میں فیصلہ نہیں کیا، تو پھر انجام سوچ لو۔ وہ بے چارہ یہ دھمکی سن کر حیران رہ گیا۔ سفینہ دیکھو اس نے کہا۔ میں تم کو پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میری شادی ہونے والی ہے۔ ہمارا ساتھ ممکن نہیں ہے۔ تم اس خیال سے آزاد ہو جاؤ تو بہتر ہے۔ اس طرح تم پر سکون ہو جاؤں گی۔ یہ ناممکن ہے۔ میری شادی تم سے ہی ہوگی ، ورنہ میں بھی سکون نہ پاسکو گی۔ جب وہ یہ کہہ رہی تھی تو پھپھو آ گئیں اور انہوں نے سفینہ کی بات سن لی۔ وہ سمجھیں کہ سفینہ اور وقاص میں عشق چل رہا ہے اور وہ بزرگوں کے فیصلہ سے مجبور ہیں تبھی پھپو یعنی شہلا کی امی نے اپنے شوہر سے نجانے کیا کہا کہ انہوں نے وقاص کو بیٹی دینے سے انکار کر دیا۔ اس بات کا میرے تایا اور تائی کو بہت صدمہ ہوا۔ انہیں دکھ تھا کہ شہلا کے والدین نے ان کو صفائی کا موقعہ بھی نہیں دیا۔ دوسری طرف بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا، سفینہ کے والدین بیٹی کی وقاص سے شادی کرنے کے لئے تیار تھے۔ وہ بزرگوں کے پاس گئے اور مسئلہ حل کرنے کے لئے منت سماجت کرنے لگے، یوں سفینہ کی بات بن گئی۔ وقاص کو اس غلط فہمی کی بنا پر منگیتر سے محروم ہونا پڑا۔ تایا تائی نے پھر سوچا کہ جس وجہ سے یہ سب ہوا ہے ، چلو وہی سہی۔ اس کے والدین تو خود ان کے گھر چل کر بیٹی کا رشتہ دینے آئے تھے وہ بھی رشتہ دار ہیں ، دور کے ہیں ، ان کی ہی عزت رکھ لیتے ہیں۔ وہ انکل اور آنٹی کے پاس گئے اور سفینہ کا رشتہ مانگ لیا۔ وہاں تو اسی مقصد کے لئے وظیفے پڑھے جارہے تھے۔ فورا ہاں ہو گئی ۔ سفینہ اور اس کے والدین بہت خوش تھے مگر وقاص بجھا ہوا تھا۔ میں نے اس کو سمجھایا کہ یہ سب تقدیر کے کھیل ہیں۔ بنی ہوئی بات بگڑ گئی ہے اور جلد بازی کا مظاہرہ تمہاری منگیتر کے والدین کی طرف سے ہوا ہے۔ معاملے کی تصدیق کئے بغیر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور برسوں کا رشتہ پل بھر میں ختم کر ڈالا تحمل والے لوگ ایسا نہیں کیا کرتے۔ یہ لوگ آگے بھی تمہاری زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر پر ا بلم کریں گے۔ سوچ لو کہ یہ قدرت کی طرف سے ہوا ہے اور اچھا ہی ہوا ہے۔ سفینہ تم سے بہت محبت کرتی ہے۔ وہ ہر طرح سے تمہارا خیال بھی رکھے گی ۔ وہ بھی کم خوبصورت نہیں ہے۔ وہ تمہارے لئے اچھی شریک حیات ثابت ہوگی ۔ دوسری طرف سفینہ کا خوشی سے برا حال تھا ، جیسے اس کی لاٹری نکل آئی ہو۔ وہ ہواؤں میں اڑ رہی تھی۔ کہتی تھی ، جسے چاہا وہ مل گیا اب خدا سے کیا مانگوں ۔ بالآخر وہ دن آ گیا جب وقاص دلہا بنا اور سفینہ کو اس کی دلہن بنادیا گیا۔ میری سہیلی کو یقین نہ آتا تھا کہ وہ وقاص کی بیوی بن چکی ہے۔ وقاص ایک شریف طبع لڑکا تھا۔ وہ اس کے ساتھ خوش رہنے لگا۔ دونوں اچھی صفات کے مالک تھے لیکن میری دوست میں ایک خرابی تھی کہ وہ کبھی کبھی خود پر عجیب موڈ طاری کر لیتی تھی اور شوہر کی محبت کا امتحان لیتی تھی ۔ نت نئے سوالات سے وقاص کو بہت پریشان کر دیتی تھی۔ مثلاً یہ کہ آپ کو اپنی منگیتر کی یاد تو نہیں آتی کبھی کہتی کہ کیا آپ کسی لڑکی کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں وقاص قسمیں کھا کر یقین دلاتا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ جب وہ قسمیں کھا رہا ہوتا تو وہ بہت خوش ہوتی اور یہ باتیں اسے مطمئن کرتیں لیکن چند دنوں کے لئے ۔ کچھ روزبعد پھر اسی کیفیت میں مبتلا ہو کر پھر سے اسی قسم کے سوالات کرنا شروع کر دیتی۔ اس صورت حال سے وقاص بہت پریشان رہنے لگا۔ وہ جتنا پریشان ہوتا سفینہ اتنی ہی محظوظ ہوئی ۔ وقاص اپنی صفائی پیش کرتے کرتے چڑ چڑا ہو گیا۔ ایک روز جب سفینہ اس کو اوٹ پٹانگ سوالات سے پریشان کر رہی تھی، تو وہ چیخ اٹھا۔ بولا کہ خبردار اب اگر تم نے مجھ پر الزا م تراشی کی۔ میں ہمیشہ کے لیے تمہیں اور اس گھر کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔ ان کی شادی کو ڈھائی سال ہو چکے تھے۔ اللہ نے ایک چاند سی بیٹی بھی دے دی تھی، مگر سفینہ اپنی عادت سے باز آنے والی کب تھی۔ ایک دن پھر اُسے دورہ پڑا۔ اس روز وقاص دفتر سے تھکا ہوا آیا تھا۔ اس نے گھر میں قدم رکھا ہی تھا کہ سفینہ نے پھر سے وہی باتیں شروع کردیں ۔ آج کیوں دیر سے آئے ہو دیکھ رہی تھی کہ صبح خاص طور پر تیار ہو کر گئے تھے، پر فیوم بھی لگایا تھا۔ کس سے ملنے گئے تھے۔ کون ہے وہ مجھے بھی بتاؤ نا وقاص اس وقت کسی کاروباری پریشانی میں تھا۔ بیوی کے ان سوالات نے اسے برافروختہ کر دیا۔ اس نے چلا کر کہا۔ ہاں ہاں، میری ہے کوئی محبوبہ۔ ملنے جاتا ہوں روز میں اُس سے کہو ، کیا کر لوگی جو بگاڑ سکتی ہو ، بگاڑ لو۔ میں اُس سے ملتا ہوں اور آئندہ بھی ملوں گا ۔ تم کو رہنا ہے رہو، نہیں تو اپنے میکے چلی جاؤ اور میری جان چھوڑو۔ ہمیشہ وہ قسمیں کھا کر پیار سے اس کے ساتھ محبت کا اقرار کرتا تھا ، مناتا تھا، مگر آج بات الٹی ہو گئی۔ وہ شوہر کے اس رویے پر ہکا بکا رہ گئی ۔ آج وقاص پر ہیجانی کیفیت طاری ہوگئی تھی۔ وہ اس کا سامان اٹھا اُٹھا کر پھینک رہا تھا۔ پہلے تو وہ ایسا جھگڑا کھڑا کر کے لطف لیتی تھی ، آج ڈر گئی۔ اس نے سوٹ کیس میں چند کپڑے رکھے، رکشہ لیا اور بچی کے ساتھ میکے آ گئی ۔ وقاص نے اُسے نہیں روکا۔ والدین نے سمجھایا کہ سفینہ قصور تمہارا ہے۔ اگر ہر وقت بیوی شوہر سےسوالات کرے گی ، تو وہ پریشان تو ہوگا ۔ اب رونے کی بجائے صبر کرو۔ جب وقاص کا غصہ ٹھنڈا ہو گا وہ خود تم کو منانے آجائے گا۔ ادھر وقاص نے بھی اب گھر میں رُکنا مناسب نہ جانا۔ سوٹ کیس اُٹھا کر وہ چلا گیا۔ وہ کسی کو بتا کر نہ گیا تھا کہ ۔ کہاں جا رہا ہے اور نہ اب تک کوئی رابطہ کیا تھا۔ یونہی ایک سال گزر گیا۔ گھر والے اُسے تلاش کر کر کے تھک گئے ۔ اس کا پتا نہ چلا۔ والدین ، بہنوں اور خود سفینہ کا برا حال تھا۔ دن رات سبھی دعا تمہیں کرتے کہ وہ لوٹ آئے یا اس کی کوئی خیر خبر ہی آ جائے۔ ایک دن سفینہ صبح سو کر اٹھی تو آنگن میں چار پائی پر ایک تابوت رکھا ہوا دیکھا۔ وہ حیران رہ گئی۔ تابوت پر لکھا تھا شہید وقاص احمد یہ پڑھتے ہی وہ بے ہوش ہو گئی۔ جب ہوش میں آئی تو بین کرنے لگی۔ کسی نے کہا۔ ہوش کرو، شہید کی موت پر رونا اچھی بات نہیں۔ وقاص کی والدہ اور بہنوں کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری تھے، مگر وہ بھی ضبط سے کام لے رہی تھیں کیونکہ رونا منع تھا۔ سفینہ نے جب تابوت کےاندر جھانکا تو وہ خالی تھا۔ یہ تابوت صبح وقاص کے دوست پہنچا گئے تھے۔ بات دراصل یہ تھی کہ وہ خفا ہو کر ایک دوست کے پاس چلا گیا۔ اسے اپنی پریشانی بتائی کہ اس کی بیوی اس سے طرح طرح کے سوالات کر کے ہر وقت اس کو بے سکون کرتی ہے، جبکہ وہ اس طرح کا آدمی نہیں ہے، اس لیے وہ اب گھر چھوڑ چکا ہے، تبھی اس کا دوست اس کو جہاد پر لے گیا، جہاں وہ شہید ہو گیا۔ شہادت کے بعد اسی دوست نے گھر والوں کو اطلاع دی اور ایک تابوت بھی بھیج دیا کہ شہید کی یاد تازہ ہو، جبکہ وقاص کو تو وہیں دفن کر دیا گیا تھا، جہاں اس کی شہادت ہوئی تھی سفینہ اب روتی تھی اور کہتی تھی کہ میں نے اپنے محبوب شوہر کو خود ہی کھویا ہے۔ میں اس کو ناحق تنگ کرتی تھی ، ستاتی تھی تبھی وہ اس راہ پر چلا گیا ، جہاں سے کوئی لوٹ کر نہیں آتا۔ اس نے تو شہادت پائی مگر میں نے کیا پایا اگر میں اس پر ناحق الزامات نہ لگاتی تو وقاص مجھے اور میری بچی کو بھی چھوڑ کر نہ جاتا۔ خدا جانے اُس کے ساتھ کیا ہوا، مگر سفینہ دن رات اس افسوس میں جلتی رہتی ہے کہ میں نے اسے خود کھویا ہے جبکہ مجھے اس کو کھونا نہیں تھا۔ منتوں سے حاصل کی ہوئی محبت کو بھلا کوئی ایسے کھوتا ہے | null |
null | null | null | 16 | https://www.urduzone.net/qaatil-rishte/ | میرا نام امی نے نجانے کیا سوچ شمع رکھا تھا۔ سہیلیاں مذاق میں کہا کرتیں کہ شمع کا نام تو جلنا ہے ۔ پس تم بھی جب تک جیو گی ، جلو گی۔ ان کا کہا من و عن پورا ہو کر رہا۔ والد صاحب کے کاروبار کے علاوہ جائیداد بھی تھی، جو ہماری گزر اوقات کے لئے کافی تھی، لیکن یہ جائیداد گاؤں میں تھی ، جس کی دیکھ بھال انہوں نے میرے چچا کو سونپ رکھی تھی، کیونکہ انہیں خود تو اپنے بزنس سے فرصت نہ تھی۔ چچا صرف مڈل پاس تھے، تو چچی بھی دیہاتی ان پڑھ عورت تھیں۔ وہ شہری بودوباش کو پسند نہیں کرتی تھیں۔ والدہ صاحبہ کے انتقال کے بعد ہم تینوں بچے اکیلے ہو گئے۔ تعلیم کی وجہ سے والد صاحب ہم کو گاؤں میں رکھنا نہیں چاہتے تھے اور شہر میں ماں کے بغیر رہ نہیں سکتے تھے، تبھی دوستوں رشتہ داروں نے انہیں دوسری شادی کا مشورہ دیا ۔ میرے والد دوسری شادی نہ کرنا چاہتے تھے۔ وہ میری والدہ سے بہت محبت سے کرتے تھے۔ شریک حیات کی جدائی کے صدمے نے ان کو آدھا کر دیا تھا۔ ڈاکٹر ان کو مکمل آرام کی ہدایت کر رکھی تھی لیکن ان پر کاروبار کا بھی بوجھ تھا۔ وہ پل بھر کو آرام نہ کر سکتے تھے۔ بہت تلاش کے بعد گھر سنبھالنے کے لئے ہمیں ایک اچھی عورت مل گئی ۔ وہ ایک بنگالن تھی جو روزگار کی تلاش میں ہمارے وطن آ گئی تھی ۔ اس کا نام سنین تھا ، ہم اس کو آپا جی کہتے تھے۔ ان کے آجانے سے ہم کو کافی سکون ملا۔ ہمیں وقت پر کھانا ملنے لگا اور وقت پر اسکول جانے لگے۔ غرض انہوں نے گھر کے نظام کو اچھی طرح سنبھال لیا۔ نوکروں پر بھی نظر رکھتی تھیں۔ آپا جی نے اپنا وطن غربت کی وجہ سے چھوڑا تھا اور یہاں ان کا کوئی نہیں تھا۔ ایک روز ابا جی کافی دیر سے گھر لوٹے تو بہت تھکے ہوئے تھے۔ کھانا بھی نہیں کھایا۔ رات کو آتے ہی بستر پر دراز ہو گئے۔ ۔ صبح جب آپا جی ان کو چائے دینے گئیں تو وہ بے حس و حرکت پڑے ملے، وہ رات کے کسی پہر یہ دنیا چھوڑ چکے تھے۔ چچا جان کو ہمارے پڑوسی نے اطلاع دی، وہ رشتہ داروں کے ہمراہ گاؤں سے آ گئے ۔ والد کی تجہیز و تکفین کے بعد کچھ دن ہمارے ساتھ گزارے ، والد صاحب کے کاروباری امور دیکھے اور ہم کو لے کر گاؤں چلے آئے ۔ یہاں آکر پتا چلا کہ زندگی کیا ہوتی ہے۔ والد صاحب کا گھر تو ہمارے لئے جنت سے کم نہیں تھا۔ چچی اجڈ اور سخت مزاج خاتون تھیں۔ انہوں نے دوسرے روز ہی ہم دونوں بہنوں کو کام پر لگا دیا ۔ ہمارے سفید اور ملائم ہاتھ گوبر سے بدنما اور بد بودار ہو گئے ۔ اب ہم سارا دن ننگے سر، ننگے پیر کام کرتے ، ذرا سستانے بیٹھ جاتے تو چچی کپاس کی سوکھی ٹہنی سے ہماری خوب پٹائی کرتیں۔ میری چھوٹی بہن تو اس قدر خوفزدہ رہنے لگی کہ چچی اس کی طرف نظر بھی کرتیں تو وہ کانپنے لگتی ۔ اس عورت سے میری معصوم بہن بہت ڈرتی تھی۔ جب وہ جانوروں کے لئے چارہ اٹھانے جاتی ، اس کے پیروں میں کانٹے چبھ جاتے ۔ نکالنے کی کوشش کرتی تو کانٹے پاؤں کے تلوؤں میں ٹوٹ کر رہ جاتے ۔ اس طرح بے چاری کے پاؤں نیلے پڑ گئے اور وہ مستقل لنگڑا کر چلنے لگی پھر ایک دن اس کو بخار ہو گیا۔ وہ صحن میں بخار میں پڑی کراہ رہی تھی کہ چچاوہاں سے گزرے ۔ انہوں نے اس کے پیروں کی طرف دیکھا جو نیلے پڑ چکے تھے تبھی انہوں نے چچی کو ڈانٹا کہ اس کے پیروں سے کانٹے نکالو، ورنہ یہ پولیس کیس بن جائے گا۔ وہ کہاں نکلتے ، جو گوشت کے اندر پیوست ہو کر رہ گئے تھے۔ چچا گاؤں کے ایک نیم حکیم کو لائے۔ کانٹے نکالنے کا کام اس کے سپرد ہوا۔ جب میری معصوم بہن کے تلوؤں سے کانٹے نکالے جارہے تھے تو اس کی چیخیں آسمان تک بلند ہو رہی تھیں۔ اس کے پاؤں لہولہان ہو گئے اور وہ شدید تکلیف میں تڑپتی رہی ۔ دو دن بعد تکلیف کی شدت سے چل بسی ۔ اب میں اور بھائی باقی رہ گئے ۔ بھائی تو چھوٹا تھا۔ ایک روز چچا اس کو یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے کے لے گئے کہ قریبی شہر میں نوٹنکی لگی ہوئی ہے، بچہ تماشہ دیکھے گا تو خوش ہو جائے گا۔ دوسرے روز لوٹے تو اکیلے تھے۔ میں نے پوچھا۔ چاچا جی گڈو کدھر ہے بولے نوٹنگی کے بھیڑ میں میرا ہاتھ چھوڑے چل رہا تھا ، کہیں ادھر اُدھر ہو گیا۔ میں نے کافی تلاش کیا، نہ ملا۔ تھانے میں رپٹ کروا آیا ہوں ۔ پولیس تلاش کر لے گی ، کہیں نہ کہیں مل جائے گا۔ تب میں بہت روئی ۔ بہن بھی مجھے چھوڑ گئی تھی اور اب میرا بھائی ، اس کو چچا نے نجانے کہاں گم کر دیا تھا۔ اب میرا دنیا میں کون تھا۔ پندرہ برس کی ہوئی تو مجھ کو باتیں سمجھ میں آنے لگیں ، گاؤں کی اک دو ہمدرد بڑی بوڑھیاں کہتی تھیں کہ تیرے چچا نے جائیداد کی خاطر گڈو کو کہیں غائب کر دیا ہے۔ اب جائیداد کی وارث ایک میں ہی بچی تھی۔ ایک روز چچا نے میرے سامنے کچھ کا غذات رکھے کہ ان پر دستخط کر دو۔ میری کیا مجال کہ انکار کرتی۔ اس کے چھ ماہ بعد پتا چلا کہ دس ہزار کے عوض وہ میری شادی کسی پکی عمر کے آدمی سے کر رہے ہیں۔ میں نے سوچا کہ یہاں رکنا نہیں چاہئے ، ورنہ چچا واقعی شادی کے نام پر بوڑھے کے حوالے کر دے گا تبھی میں نے گھر سے نکل بھاگنے کی سوچ لی۔ رات کو جب سب گھر والے سو گئے تو میں نے چچی کے زیورات میں سے ماں کے کچھ زیورات اٹھائے اور سر پر پگڑی باندھ لی تاکہ لڑکی کے روپ میں دیکھ کر پولیس والے مجھے نہ پکڑ لیں ۔ وہ چچا کے حوالے کر دیتے تو میرا کیا حشر ہوگا۔ زیورات کی پوٹلی میں نے کمر سے باندھی اور بس میں سوار ہوئی ۔ یہ آخری بس رات ساڑھے دس بجے گاؤں سے روانہ ہوئی تھی۔ صبح چار بجے لاہور پہنچی مگر میں لاہور سے پہلے ایک چھوٹے سے قصبے میں اتر گئی۔ اب دن کا اجالا پھیلنے لگا تھا۔ سوچنے لگی لڑکے کا روپ دھارے رہوں یا لڑکی بن جاؤں کشمکش میں ایک سرائے کے پاس پہنچ گئی۔ تمام رات جاگنے سے میری آنکھیں نیند سے بوجھل ہو رہی تھیں۔ سرائے کے مالک کے پاس گئی۔ اس سے کہا کہ میں مسافر ہوں، رہنے کے لئے جگہ چاہیئے ۔ تھوڑی دیر آرام کر کے لاہور چلی جاؤں گی۔ دراصل مجھے پتا نہیں تھا کہ کہاں جانا ہے میں نے بس کے مسافروں سے سنا تھا کہ آگے لاہور آنے والا ہے۔ یہ خبر نہ تھی کہ شہر لاہور کتنی دور ہے ۔ زندگی کا تنہا یہ پہلا سفر تھا اور رستوں سے بھی واقف نہ تھی ۔ سرائے والے نے آواز سے پہچان لیا کہ میں لڑکی ہوں۔ وہ شک میں پڑ گیا لیکن مجھے اس نے کچھ نہیں کہا، البتہ ایک کمرے میں لے گیا اور کہنے لگا کہ ہماری سرائے میں علیحدہ کمرے نہیں ہیں۔ یہ میرا کمرہ ہے تم یہاں آرام کرلو۔ اس نے مجھے ناشتہ بھیجوایا۔ تھوڑا سا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کیا اور چار پائی پر دراز ہو گئی ۔ لیٹتے ہی نیند آ گئی۔ آنکھ کھلی تو شام کے چار بج رہے تھے۔ میں گھبرا گئی ۔ نیند پوری ہو چکی تھی اور مجھے پوری طرح ہوش آچکا تھا۔ سوچا، اب کیا کروں ، کہاں جاؤں ابھی انہی سوچوں میں غلطاں تھی کہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ یہ سرائے کا مالک تھا، کہہ رہا تھا۔ لڑکے اب اٹھو بھی، کیا ساری عمر کی نیند پوری کرو گے۔ میں نے ڈرتے ڈرتے دروازہ کھولا ۔ دستک سن کر گھبراہٹ میں پگڑی کو جلدی جلدی سر کے گرد لپیٹا تھا۔ بالوں کو صحیح طرح سے پگڑی میں ڈھانپ نہ سکی تھی۔ سرائے کا مالک اتنے میں اندر آ گیا، کہنے لگا۔ اس طرح خود کو چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر تم کسی مصیبت میں گرفتار ہو تو بتاؤ میں تمہاری مدد کروں گا۔ تسلی کے دو بول سن کر میں رونے لگی۔ تھوڑی بہت بپتا سنائی ۔ اس نے کہا۔ گھبراؤ نہیں ، یہیں رہو۔ جب تک میں تمہارے بارے میں سوچتا ہوں کہ کیا کرنا ہے۔ ڈرومت میں تمہیں پولیس کے حوالے نہیں کروں گا۔ بس اس قدر احتیاط رہے کہ تمہارے یہاں ٹھہرنے کا کسی کو علم نہ ہونے پائے۔ میں دن کو کمرے کے باہر تالا لگا دوں گا تا کہ سب یہی سمجھیں کہ کمرہ بند ہے۔ کچھ دن تم کو اسی طرح رہنا ہو گا۔ اس کی بات نہ مانتی تو کیا کرتی ، کہاں جاتی بھری دنیا میں میرا کون تھا اب یہ ہوتا کہ صبح کو کھانا پہنچانے کے بعد وہ کے کمرے کو باہر سے تالا لگا دیتا۔ دوپہر کو دو بجے اگر موقع مل جاتا تو کمرہ کھولتا، ورنہ ایک ہی بار رات کو دس بجے کے بعد خود آ کر کمرہ بھی کھولتا اور کھانا بھی لاتا۔ دوسرے روز رات کو وہ خود بھی وہیں سونے آ گیا۔ اس نے کہا کہ اگر میں نے اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی کی تو لوگوں کو شک ہو جائے گا۔ اردگرد کے لوگ جانتے ہیں کہ کبھی کبھی میں رات کو گھر جا کر سوتا ہوں ، ورنہ اپنی سرائے کے اسی کمرے میں سو جاتا ہوں۔ شروع میں، میں اس شخص کی چالاکی کو نہ سمجھی تھی مگر اب سمجھ رہی تھی کہ یہ ہولے ہولے جالا بن رہا ہے ، تاہم یہاں پناہ ملی تھی تو میں اور کہاں جا کر سر چھپاتی، مجبور خاموش ہو رہی دس دن گزر گئے۔ اس دوران سرائے کا مالک، جس کا نام ہاشم خان تھا، مجھ سے بہت مانوس ہو گیا اور میرے ساتھ شادی کا ارادہ کر لیا۔ اس نے بتایا کہ میں بیوی بچوں والا ہوں اور میرے چھ جوان سالے ہیں جو میرے چچا زاد ہیں۔ ان کا ڈر نہ ہوتا تو تم کو آج ہی بیوی بنا کر گھر لے جاتا ، مگر اب ذرا سوچ کجھ کر اتنا بڑا قدم اٹھانا ہوگا۔ پہلے ہم کو خفیہ شادی کرنا ہو گی ۔ آہستہ آہستہ بعد میں اس معاملے کو ظاہر کروں گا۔ جلدی کی تو میرے سالے مجھ کو پولیس کے حوالے کر دیں گے۔ خدا جانے وہ جھوٹ کہتا تھا یا سچ ، مگر اب وہ میرے وجود کا مالک تو بن چکا تھا۔ میں کلی طور پر اس کے رحم و کرم پر تھی اور ناسمجھ بھی معلوم نہ تھا کہ برائی کیا ہے اور بھلائی کس کو کہتے ہیں۔ یہ ڈر بھی تھا کہ یہاں سے نکلی تو جاؤں گی کہاں دو ہفتے بعد ہاشم کے سالے کو علم ہو گیا کہ اس نے سرائے میں کوئی لڑکی رکھی ہوئی ہے ۔ وہ سیدھا ہاشم کے پاس پہنچا۔ پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہے ہاشم نے کہا۔ بیچاری مصیبت زده ہے، اس کا کوئی نہیں ۔ گھر سے نکلی ہوئی ہے۔ کسی برے آدمی کے ہاتھ لگ گئی تو اس کو بیچ کر پیسے کھرے کرلے گا ، اسی وجہ سے میں نے پناہ دی ہوئی ہے ۔ پریشان ہوں کہ اس کا کیا کروں۔ ایسی ویسی کوئی بات نہیں ، تم بدگمانی مت کرو۔ وہ شخص جس کا نام جمال تھا، کہنے لگا۔ اگر یہ بات ہے تو پھر تم اس لڑکی کو میرے حوالے کر دو اور بے فکر ہو جاؤ۔ میں کورٹ میں جاکر اس سے شادی کر لیتا ہوں۔ ہاشم نے بلا چون و چرا مجھے جمال کے حوالے کر دیا۔ وہ مجھے لاہور لے آیا اور بچائے کورٹ لے جا کر شادی کرنے کے، اس نے مجھے ایک اور شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا اور رقم کھری کر لی ۔ وہ شخص بھی کچھ بھلا مانس نہیں لگتا تھا لیکن مجھے روتا دیکھ کر جانے کیسے اس کے دل کی کایا پلٹی کہ کسی بری جگہ لے جانے کی بجائے وہ مجھے اپنی گھر لے کیا، جہاں اس کی بوڑھی ماں اور ایک نو سال کی بچی تھی، جبکہ اس کی بیوی مر چکی تھی ۔ اس نے ماں سے کہا۔ اماں یہ لڑکی مصیبت زدہ ہے، گھر کا راستہ بھول گئی ہے۔ مجھے اتفاق سے مل گئی ہے۔ تو ہر وقت کہتی تھی نا کہ گھر بسا ، شادی کرلے، میں کب تک زندہ رہوں گی۔ تو اب اچھی طرح اس بھولی بھٹکی کو پرکھ لے۔ تجھے اچھی لگے تو میری اس کے ساتھ شادی کرا دے۔ تجھے بہو مل جائے گی اور میری بیٹی کو ایک ہم جولی ۔ ماں بولی اچھا، پہلے چند دن اس کے رنگ ڈھنگ تو دیکھ لوں ۔ وہ مجھے برا نہیں لگا تھا۔ اس کے برتاؤ میں تہذیب اور بات چیت میں رکھ رکھاؤ تھا۔ اس کی بیٹی تو دو چار روز میں ہی مجھ سے مانوس ہو گئی۔ مجھے ماں کے حوالے کر کے وہ اسی شام گھر سے چلا گیا تھا۔ پندرہ روز بعد آیا تو اس کے گھر کی حالت بدل چکی تھی۔ میں نے گھر کو سنبھال لیا تھا۔ اماں کا خیال رکھتی ، ان کو وقت پر کھانا پکا کر دیتی، کپڑے دھو کر دونوں دادی پوتی کو پہناتی ان کو نہانے کو کہتی اور ہر شے کو میں نے اجلا کر دیا۔ سہیل نے گھر میں قدم رکھا تو اس کو اپنا گھر بنا سنورا ہوا ملا۔ وہ بتیس برس کا صحت مند نوجوان تھا۔ اپنی ماں کا تابعدار اور بیٹی سے پیار کرنے والا ، وہ اچھا کماتا تھا۔ کیا کام کرتا تھا مجھے نہیں معلوم ، بہر حال اس کی ماں نے مجھے بہو بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ یوں میں بھولی بھٹکی در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچ گئی ۔ اگر چچا کی طرف سے ڈر نہ ہوتا کہ وہ مجھے بھی میری بہن اور بھائی کی طرح ٹھکانے لگا دے گا تو وہاں بھی سارے ظلم سہہ لیتی ، گھر سے نہ نکلتی ، مگر میرے مرحوم باپ کی جائیداد روپیہ پیسہ میری جان کے دشمن بن چکے تھے۔ عجیب بات ہے کہ دنیا میں رشتے کبھی رحمت اور کبھی قاتل کا روپ دھار لیتے ہیں۔ کوئی چچا تایا ایسے ہوتے ہیں جو وراثت کی خاطر خون کے پیاسے رہتے ہیں میں نے چچی اور چچا کی نیت کو بھانپ لیا تھا تبھی خوف سے گھر چھوڑ دیا تھا۔ آگے بھی میرا حال کچھ اچھا ہونے والا نہیں تھا لیکن خدا کو مجھ پر رحم آ گیا۔ برے حالات سے دوچار ہونے کے بعد سے اس کے کرم سے سہیل کے پاس پہنچ گئی، جس نے مجھ سے شادی کر کے مجھے اپنی عزت بنا لیا۔ اس نے میرے گزرے دنوں سے کوئی واسطہ نہ رکھا اور اپنی آئندہ زندگی کو پرسکون بنانے میں لگا رہا اور مجھے پر سکون زندگی ، مضبوط سہارا اور پناہ مل گئی۔ مجھے خود کسی کے پیار کی ضرورت تھی لہذا جلد ہی ان کے ماحول میں ڈھل گئی۔ اس کی بیٹی میں اپنی بہن کی شبیہ تلاش کرتی تو مجھ کو اور اس پر پیار آتا اور کلیجے سے لگا لیتی ۔ تب اپنا بچپن ماں باپ یاد آ جاتے دل سے ہوک سی اٹھتی۔ وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے۔ شادی کے تین سال بعد جب میرا پہلا بیٹا اور اس کے بعد دو بیٹیاں ہو گئیں تو میرے زخم بھی رفتہ رفتہ بھر نے لگے ۔ فریال بہت ہی پیاری بچی تھی۔ اس نے میرے بچوں کو سنبھالا ۔ ان سے پیار کرتی اور ان کے ساتھ کھیل کود کر خوش ہوتی ، جیسے اس کو کھلونے مل گئے ہوں۔ دیکھتے دیکھتے وہ بڑی ہو گئی اور ہمیں اس کی شادی کی فکر ہوئی تبھی میری ساس نے اپنے ایک رشتہ دار کے لڑکے سے اس کا بیاہ کر دیا۔ اس کے چند ماہ بعد وہ بھی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ اس دنیا سے جانے سے قبل اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی تھیں کہ ان کی سب مرادیں بر آئیں۔ ان کی یتیم پوتی فریال کی شادی ہو گئی اور بیٹے کو پھر سے آباد اور بچوں میں نہال دیکھ لیا۔ وہ مجھے دعائیں دیتی ہوئی اس جہاں سے رخصت ہوئی تھیں کہ میں ان کے آخری دنوں میں جب وہ علیل تھیں بہت ان کی خدمت کی تھی۔ سوچتی ہوں کہ یہ ان کی دعائیں ہیں، جو آج میرے پاس دنیا کی ہر خوشی موجود ہے اور میرا گھر رشک جنت ہے۔ | null |
null | null | null | 17 | https://www.urduzone.net/gham-nahi-bholta/ | ہم دو بہنیں تھیں، ایک میں ، دوسری لیلی۔ قدرتی بات ہے ماں باپ کو سبھی بچے پیارے ہوتے ہیں لیکن چھوٹی ہونے کی وجہ سے ماں مجھ پر زیادہ توجہ دیتی تھیں۔ ہم بہنوں میں ایک سال نوماہ کا وقفہ تھا۔ دیکھنے میں ، ہم برابر ہی لگتی تھیں۔لیلی شروع سے ہی مزاج کی تیز تھی۔ وہ میرے ساتھ جارحانہ رویہ رکھتی تھی اور جب موقعہ ملتا مار پیٹ بھی کر لیتی، اس وجہ سے امی کو میر ادھیان رکھنا پڑتا تھا۔ لیلی کی چیرہ دستیوں سے بچانے کے لئے وہ مجھے ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھتیں اور جب کبھی میں لیلی کے زیر عتاب آجاتی تو دوڑ کر مجھ کو بچالیتیں اور اپنی بانہوں میں بھر لیتیں، تبھی لیلی کو دو چار چپت بھی لگ جاتے تھے۔ اپنی اس اہانت پر وہ دیر تک روتی رہتی۔ یوں بچپن سے ہی اس نے مجھ سے دشمنی پال لی۔ اس طرح کی لڑائیاں بہن بھائیوں میں ہوتی ہی ہیں مگر لیلی یہ سمجھنے لگی تھی کہ ماں صرف مجھے چاہتی ہیں ، اس سے پیار نہیں کرتیں۔ وہ اکثر ابا سے شکوہ کرتی کہ ماں چھوٹی کو گود میں اٹھائے رکھتی ہیں اور مجھے مارتی ہیں۔ والد نے مذاق میں میرا نام گود چڑھی رکھ دیا تھا وہاں لیلی کو نک چڑھی کہہ دیتی تھیں۔ معلوم نہیں کب لیلی کے دل میں حسد کی چنگاری نے آگ پکڑ لی اور پھر یہ آگ اندر اندر اسے سلگانے لگی۔ اس چنگاری کی تپش کو بچپن کے دنوں میں کسی نے محسوس نہ کیا تھا۔ بچپن بیت گیا اور ہم بہنوں نے شعور کی منزل پر قدم رکھ دیا۔ میں تو سمجھ دار ہو کر لیلی آپی سے محبت کرنے لگی مگر ان کے دل سے میرے لئے بغض و عناد نہ گیا۔ جب موقعہ ملتا، چھبتے ہوئے فقرے کستیں، میری چیزیں خراب یا گم کر دیتیں۔ میں بس رو کر چپ ہو جاتی، اس کے باوجود میں ان سے نفرت نہ کر سکی۔ میں ان کے لئے اچھا سوچتی تھی تاہم ان سے ڈرتی اور دبی دبی رہتی۔ وہ میرے بارے غلط باتیں کرتیں، الزام لگا تیں، تو بھی خاموش رہتی، البتہ اماں کو بڑی بیٹی کی ایسی باتیں بری لگتیں۔ وہ ان کو روکتی ٹوکتیں اور کبھی کبھار میری طرف داری میں برا بھلا بھی کہہ دیا کرتی تھیں۔ ظاہر ہے وہ ماں تھیں اور ماں اپنے سب بچوں کی فطرت کو جانتی ہے، یہ بھی کہ کس کی زیادتی ہے ، تب لا محالہ اس بچے کو آنکھیں دکھاتی ہے اور جو بے قصور ہو اس کی حمایت تو سبھی کرتے ہیں۔ یہ باتیں بھی لیلی کو کھلتی تھیں۔ جب والد ہمارے لئے چیز میں لاتے ، وہ پہلے اٹھا لیتی اور میرے حصے کی چیزوں کو توڑ کر خراب کر دیتی یا باہر پھینک دیتی، اس طرح میرے جوتے ، چوڑیاں، کلپ غرض جو بھی شے میرے حصے کی ہوتی، اس کو ضائع کرنے سے نہ چوکتی۔ میرے حصے میں آنسو ہی آتے۔ میں بچپن سے شریف الطبع تھی، تبھی اماں ابا سے شکایت لگانے کی بجائے خاموشی اختیار کر لیتی۔ مجھے جھگڑے سے خوف آتا تھا۔ نہیں چاہتی تھی کہ ہر روز چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہو اور ہمارے گھر کا ماحول خراب ہو۔ جس طرح ہم اپنے ماں باپ کی دو بیٹیاں تھیں، اسی طرح میرے چچا کے بھی بس دو ہی بیٹے تھے۔ فواد اور سعد ، فواد چالاک جبکہ سعد بھولا بھالا تھا۔ والد اور چچانے مشورہ کیا کہ لیلی کی شادی فواد اور میری سعد سے کر دی جائے، تاکہ گھر کی لڑکیاں گھر میں رہیں۔ اس بات پر سبھی نے اتفاق کیا۔ پہلے لیلی اور فواد کو رشتہ ازدواج میں باندھ دیا گیا اور ان کے تین برس بعد میر ا بیاہ سعد سے ہو گیا۔ جب تک چاچا چاچی زندہ رہے ، ہم سب ایک ہی گھر میں رہے۔ بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے سسر صاحب نے تمام اختیار پہلے ہی فواد بھائی کو سونپ رکھے تھے ، یوں بھی سیدھا سادہ ہونے کی وجہ سے سعد تمام معاملات سے الگ تھلگ ہی رہتا تھا۔ ہمارا گھر پہاڑی علاقے میں تھا، جہاں خودرو چراگاہیں تھیں اور گھاس خوب اگتی تھی۔ یہاں کے لوگوں کا اکثریتی پیشہ بھیڑ بکریاں پالنا تھا۔ ہمارے سُسر کی بھی چار پانچ سو بکریاں تھیں۔ وہ ایک بڑے ریوڑ کے مالک اور کافی خوش حال تھے۔ اس کے علاوہ زرعی اراضی بھی تھی۔ اراضی اور پیدوار کے معاملات ان کے بڑے بیٹے یعنی کہ لیلی آپی کے شوہر فواد بھائی سنبھالتے تھے اور ریوڑ کی دیکھ بھال سعد کے ذمے تھے۔ میرے شوہر اس کام میں خوش تھے۔ ان کو مالی معاملات سے کوئی سروکار نہ تھا، یہ معاملات فواد بھائی اور چاچا جی ہی سنبھالتے تھے۔ ایک جگہ کھانا پکتا اور دو وقت کی روٹی سب اکٹھے مل جل کر کھاتے تھے۔ اس کے سوا کسی چیز کی سعد کو چاہ نہیں تھی۔ چاچانے اپنے بڑھاپے کے سبب اراضی اور پید اور کی دیکھ بھال فواد کے ذمے ہی لگادی۔ وہی فصل اُٹھاتا، اس کی فروخت ، آڑھتوں سے لین دین اور حساب کتاب سب اس کے پاس تھا۔ ہمیں صرف ضرورت کی اشیا ، کپڑا، تیل ، صابن وغیرہ خرید کر دے دیا جاتا تھا۔ وہ ہم کو اپنی مرضی اور پسند کی اشیا خرید کر لادیا کرتے جو لیلی مجھے اپنے ہاتھ سے دیتی اور خود کو مجھ سے بر تر خیال کرتی اپنا محتاج سمجھتی تھی کیونکہ وہ دینےوالی اور میں لینے والی تھی، ضرورت کی بھی چیز یں مجھے اس سے مانگنی پڑتی تھیں ۔ لیلی اس گھر کی بڑی بہو تھی۔ وہ جو چاہتی کرتی، جو لینا ہو تا لے لیتی ، جتنا چاہتی خرچ کرتی کیونکہ کیش تو اس کے شوہر کے پاس ہوتا تھا۔ میں اپنے آپ کو بے بس اور بہن کا محتاج سمجھتی تھی۔ اپنی کوئی آرزو پوری نہ کر سکتی تھی۔ وہ خوشبودار صابن سے نہاتی تھی اور مجھے کپڑے دھونے والا خراب صابن بھی مشکل سے ملتا تھا۔ میں لیلی پر رشک کرتی جبکہ وہ میری جیٹھانی ہی نہیں، سگی بہن بھی تھی۔ ایک ہی گھر میں ایک بہو کی حیثیت مالکہ کی، جبکہ دوسری بہو نو کرانی ایسی تھی۔ کبھی سعد سے شکوہ کرتی تو وہ کوئی اثر نہ لیتا، بلکہ اپنی کھال میں مست رہتا کہ جیسی زندگی اللہ کی طرف سے مل گئی ہے ، اسے صبر و شکر سے گزارو۔ شکوہ مت کرو۔ وہ سمجھاتا تھا اور میں مجبوراً چپ رہتی، مگر اس تفریق پر میرا دل کڑھتا بہت تھا کہ میں بھی اسی گھر کی بہو تھی۔ میں بھی اتنی ہی حق دار تھی جتنی میری بہن لیلی تھی مگر وہ اس حق کو تسلیم کرنے پر کسی طرح تیار نہیں تھی اور مجھ کو جوتی کی نوک پر رکھے ہوئے تھی۔ میری چاچی مسکین سی عورت تھیں۔ وہ اپنے کام سے کام رکھتیں۔ ہم صرف جیٹھانی دیوانی ہی نہیں، بلکہ سگی بہنیں بھی تھیں لہذا وہ ہمارے معاملات میں دخل دینا مناسب نہیں سمجھتی تھیں اور کسی کو کچھ نہیں کہتی تھیں۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ میرے شوہر کو بھی تو کسی بات کی شکایت نہیں تھی۔ اگر وہ میرے لئے آواز اُٹھاتا تو ضرور میرے ساس سسر بھی توجہ دیتے مگر وہ تو بس اللہ والا بندہ تھا۔ اس کی خود کی کوئی خواہش تھی اور نہ ارمان، جو مل جاتا کھا لیتے ، جو وہ پہنے کو دے دیتے پہن لیتے۔ جوتا پھٹ جاتا تو یہ نہ کہتے کہ نیالے دو۔ لگتا تھا کہ ان کا دل ہر قسم کے جذبات سے عاری ہے ، مگر میرے تو ارمان تھے۔ جب فواد بھائی لیلی کے لئے عید پر نئے جوڑے، پرس، جوتی، چوڑیاں اور پر اندے لاتے اور مجھ کو عام کاٹن اور ململ کا دوپٹہ ملتا تو مجھے اہانت محسوس ہوتی ، تب میرا دل خون کے آنسو رونے لگتا۔ سوچتی کہ آخر اتنی بے انصافی میرے ساتھ کیوں زمین تو دونوں بھائیوں کی برابر ہے ، مویشی بھی برابر کے ہیں، پھر آمدنی پر بھی تو دونوں بھائیوں کا برابر کا حق ہونا چاہئے۔ کیا ہوا جو فواد بھائی بڑے ہیں اور چاچا جی نے انتظام ان کے ہاتھوں میں سونپا ہوا ہے۔ اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ چھوٹے بھائی اور اس کی بیوی کو نوکر کی جگہ رکھا جائے اور کھانے پینے کو بھی جھوٹادیا جائے۔ ہم بھی ان کی اولاد تھے ، چاکر بیلی تو نہ تھے کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوتا۔ جب اپناہی بند ا مار ہا ہو تو پھر گلہ کس سے شوہر نے ساتھ نہ دیا تو میں نے بھی یہ سوچ کر صبر کرنا سیکھ لیا کہ کبھی تو بٹوارہ ہو گا۔ جب ہمارا حصہ ہمیں مل جائے گا تو میں بھی لیلی کے برابر ہو جاؤں گی۔ پھر وہ غمزدہ کر دینے والا وقت بھی آگیا، جب میرے ساس سسر دونوں تھوڑے تھوڑے وقفے سے اس دنیا سے چل ہے۔ اب گھر کا سر براہ اور املاک کا مالک میرا جیٹھ فواد ہو گیا۔ چاچا، چاچی کی موجودگی کی وجہ سے ہمارے ساتھ روپے پیسے میں ناانصافی کے باوجود آپس میں جھگڑا نہیں ہوتا تھا۔ ان کے رعب کی وجہ سے سب بظاہر سلوک سے رہتے تھے ، مگر ان کے انتقال کرتے ہی گھر میں انتشار اور اور بد سلوکی نے جنم لے لیا۔ میرے چاچا جی سیانے آدمی تھے وہ بڑے بیٹے کو لحاظ کی وجہ سے کچھ نہ کہتے تھے لیکن جانتے تو تھے کہ بڑا لڑ کا چھوٹے بھائی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، لہٰذا جب وہ زیادہ بیمار ہوئے تو انہوں نے دونوں بیٹوں کی ملکیت کے کاغذات اپنی زندگی میں ہی بنوا کر اپنے عزیز دوست یعنی چاچی کے بھائی رحیم بخش کے پاس رکھوا دیے تھے، جو ایک پٹواری تھے اور ان کو تاکید کر دی تھی کہ میرے مرنے کے بعد زمین دونوں بھائیوں میں برابر برابر تقسیم کر دینا۔ مکان اور مال مویشی کی تقسیم بھی منصفانہ کر دینا۔اس بات کا علم شاید فواد اور لیلیٰ کو نہیں تھا۔ والدین کے وفات پاتے ہی انہوں نے ہماری ضرورت کو پورا کرنے سے انکار کر دیا۔ تمام زیور بھی قبضے میں لے کر بیچ دیاور اس رقم سے اینٹوں کا بھٹہ لگا لیا۔ جب سونا اور میں خرچے کی خاطر تنگ پڑے تو انہوں نے میرے شوہر سے کہا کہ تم کوئی کام کرنا نہیں جانتے تو بہتر ہے کہ میرے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوروں کی نگرانی کرو، ورنہ میں تم کو کھانے پینے کو ایک دھیلہ بھی نہیں دوں گا۔ بچارے سعد نے کوئی اعتراض نہ کیا۔ وہ بڑے بھائی کا ادب کرتا تھا۔ اب اس کا یہی کام تھا کہ سویرے بھٹے پر جاتا، دو پہر کو آکر روٹی کھاتا اور کام کرنے والے مستریوں کی روٹی باندھ کر بھٹے پر چلا جاتا۔ ادھر لیلی اور زیادہ مجھ پر شیر ہو گئی۔ گھر کا سارا کام کرواتی ، پھر بھی برا بھلا کہتی رہتی، گالیوں سے بھی نہ چوکتی۔ دیور کا اسے پتا تھا کہ یہ تو کچھ کہے گا نہیں۔ اگر بیوی شکوہ کرے گی تو اس کو ہی چپ کرادے گا۔ ایک دن لیلی نے مجھ سے کہا۔ اناج کی بوری صاف کر دو۔ تمہارا شوہر چکی پر پیسنے کے لئے دے آئے گا، آٹا ختم ہو گیا ہے۔ اس روز مجھے بخار تھا اور جسم میں بہت درد ہو رہا تھا۔ میں نے کہا۔ آج اکیلی بوری صاف نہ کر سکوں گی، مجھے بخار ہے۔ تم تھوڑا سا آٹا چکی سے مول منگوالو، میں کل بوری صاف کر دوں گی۔ میرا اس قدر کہنا تھا کہ وہ مشتعل ہو گئی اور جوتا اٹھا کر مارنے کو دوڑی۔ ساتھ ہی کہتی جاتی تھی کہ حرام خور تم میاں بیوی دونوں مفت کی روٹیاں توڑ رہے ہو ، ہمارا دیا کھاتے ہو اور کام سے جی چراتے ہو۔ وہ جھگڑا کر رہی تھی کہ میری ساس کے بھائی پٹواری کریم بخش ادھر آنکلے ۔ انہوں نے جو یہ دیکھا تو میری بہن پر بہت خفا ہوئے۔ کہنے لگے۔ تو کس بات پر اس قدر چڑھ کر بول رہی ہے اور اس غریب پر ظلم کر رہی ہے۔ تجھ کو خبر ہے کہ رحمہ بھی اتنی ہی مالک ہے، جتنی تو ہے۔ میں آج ہی تحصیلدار سے کہہ کر ساری زمین جائیداد اور مال کا بٹوارہ کر ادیتا ہوں۔ کاغذات میرے پاس ہیں۔ اس مکان کے بیچوں بیچ کل میں خود دیوار بھی تعمیر کروادوں گا۔ تو سمجھتی کیا ہے اپنے آپ کو سگی بہن سے اتنی دشمنی اگلے دن وہ صبح ہی صبح آگئے۔ میں ان کو ماماجی کہتی تھی۔ ماماجی ساتھ مستری اور مزدور بھی لائے اور مکان کے در میان دیوار اٹھوانے لگے۔ انہوں نے فواد سے اجازت لی اور نہ سعد سے کچھ کہا۔ وہ بولے۔ میں تمام کاموں کا مختار کار خود ہوں۔ اس معاملے میں مجھے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ تین دن میں دیوار مکمل ہو گئی۔ یوں میرے جیٹھ اور جیٹھانی اس طرف ، میں اور سعد اس طرف رہ گئے۔ سعد نے پھر بھی کسی سے کچھ نہ کہا۔ وہ اسی طرح روز روٹی لے کر بھٹے پر جاتا اور اپنی ڈیوٹی دیتا رہا، جو بڑے بھائی نے اس کے ذمے لگائی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ لیلی اور فواد بھائی نے اس کے بعد آپس میں کیا صلاح کی کیونکہ ماما جی کی مداخلت اُنہیں بہت ناگوار گزری تھی، مگر وہ جانتےتھے کہ ماما جی کے مقابلے پر آئے تو وہ ان کو عدالت تک گھسیٹ لے جائیں گے ، یوں وہ بظاہر خاموش ہو گئے۔ ماما جی نے صاف کہہ دیا تھا کہ اس مرتبہ فصل آدھی سعد کے گھر جائے گی ، آدھی فواد کے گھر ، دیگر آمدنی ذرائع کا بھی حساب دینا ہو گا ، ورنہ میں زمین الگ کر دوں گا پھر جس کا جو جی چاہے ، کرے۔ جتنا محنت کریں گے ، اتنا ہی پھل کاٹیں گے مگر میرے جیتے جی بڑا بھائی چھوٹے کا حق نہیں مار سکے گا۔ اس معاملے کو چھ ماہ گزرے تھے۔ ایک دن سعد روٹی کھانے گھر آیا۔ میں نے مستریوں کی روٹی رومال میں باندھ کر اس کو دی۔ وہ روٹی لے کر چلا گیا اور جاتے جاتے کہہ گیا کہ فواد لالہ کام سے شہر گیا ہوا ہے۔ آج مجھ کو بھٹی دہکانی ہے ، اس لئے میں دیر سے گھر آؤں گا۔ روز وہ سر شام گھر لوٹ آتا تھا۔ آج شام نہیں آیا تو میں لیلی کے پاس گئی اور کہا۔ اپنے لڑکے کو بھیج کر ذرا پتا کرا دو۔ سعد ابھی تک نہیں لوٹا، میراجی گھبرا رہا ہے۔ وہ بولی۔ وہ وہیں سو گیا ہو گا۔ تم فکر نہ کرو، صبح آجائے گا، تم گھر جا کر سو جاؤ۔ فواد بھی شہر گیا ہوا ہے۔ وہ سعد کے ذمے بھٹی کا کام لگا کر گیا ہو گا۔ بھٹی کی آمدنی میں سے آدھی کا حق دار بننا ہے تو کام بھی کرنا ہو گا۔ لیلی کے تیور دیکھ کر میں چپ ہو گئی اور الٹے قدموں لوٹ گئی۔جوں جوں رات گزرتی جارہی تھی، میری بے چینی بڑھتی جارہی تھی۔ کسی پل چین نہیں آرہا تھا۔ کبھی سوچتی کہ خود جا کر دیکھوں، سعد کیوں نہیں آیا، پھر خیال آتا کہ اتنی رات گئے اکیلی گھر سے نکلوں گی تو وہ ناراض ہو گا۔ یونہی سوچوں اور دلیلوں میں رات گزر گئی اور پلک نہ جھپکی۔ صبح ہوئی پھر دن چڑھنے لگا۔ سعد کو نہ آنا تھا، وہ نہ آیا۔ تبھی خود پر قابو نہ رہا اور میں دس بجے کے قریب گھر سے نکل پڑی۔ بھٹہ زیادہ دور نہیں تھا۔ سوچا، برا بھلا کہے گا تو کہے ، مگر اب میں جا کر دیکھوں گی ضرور کہ کیوں وہ نہیں آرہا۔ لیلی کو کچھ کہنا بیکار تھا۔ میں اس کے لب و لہجے کی سختی کو برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ جانتی تھی کہ بہن کیسا کررا جواب دے گی۔ بھٹے پر پہنچی تو دیکھامز دور بچے ہوئے گارے سے کچی اینٹوں سے سانچے بھر کر رکھتے جا رہے تھے اور بھٹی کی چمنی سے خوب کالا کالا دھواں اٹھ رہا تھا۔ بھٹی کا منہ بند ہو چکا تھا اور کچی اینٹیں پکنے کے لئے چنی جارہی تھیں۔ رات ہی سے بھٹی سالگا دی گئی تھی۔ میں نے ایک مزدور کو بلا کر پوچھا۔ سعد کہاں ہے وہ بولا۔ مجھے خبر نہیں، شاید گھر میں ہو گا۔ گھر سے تو میں آرہی ہوں پتا کرنے کہ وہ کل یہاں آیا تو پھر رات کو بھی نہیں لوٹا۔ بی بی میں بیمار تھا، کل چھٹی پر تھا۔ مجھے کل کے بارے کچھ پتا نہیں۔ میں مستری سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔ شاید اس کو پتا ہو۔ یہ کہہ کر وہ سامنے بیٹھے ہوئے آدمی کے پاس چلا گیا۔ اس سے بات کر کے آیا اور کہنے لگا۔ وہ کہتا ہے ، ہمیں پتا نہیں ، وہ کل روٹی دے کر واپس گھر چلا گیا تھا۔ پریشان ہو گھر آگئی مگر کسی پل چین نہیں تھا۔ فواد بھائی بھی ابھی تک شہر سے نہیں آیا تھا۔ میں پیدل ہی ماما کے ڈیرے پر چل پڑی۔ چار کوس کا فاصلہ میں نے منٹوں میں طے کر لیا اور ماماجی کو جا کر بتایا کہ کل سے سعد غائب ہے۔ وہ اینٹوں کے بھٹے پر گیا تھا اور فواد لالہ شہر گیا ہے۔ ماماجی بچارے اُسی وقت میرے ہمراہ آئے۔ انہوں نے بھٹے پر جا کر پتا کیا مگر کسی نے کچھ نہ بتایا۔ شام کو فواد بھائی بھی آگئے۔ ماما کے ساتھ وہ بھی سعد کی تلاش میں لگ گئے۔ دونوں قریبی گاؤں میں جہاں جہاں رشتہ داروں کے گھر تھے، وہاں پہنچے۔ سب سے پوچھا، سب نے ہی لا علمی کا اظہار کیا، پھر وہ سعد کی گمشدگی کی اطلاع کرنے تھانے چلے گئے۔ پولیس آئی اور بھٹے پر کام کرنے والے مستری اور مزدوروں کو پکڑ کر لے گئی۔ ان کو بہت مارا تو ایک مستری نے بتایا کہ جب مزدور چھٹی کر کے چلے گئے تھے تو ہم تین آدمی بھٹے پر موجود تھے کیونکہ ہم نے یہیں رہنا تھا اور بھٹی سلگانی تھی، ہم نے فواد لالہ کے کہنے پر سعد کو بھٹی میں ڈال دیا۔ اس نے اس کام کے لئے ہمیں بھاری رقم دی تھی۔ بھٹی کھلوائی گئی، مگر فواد کہاں تھا وہ تو راکھ ہو چکا تھا۔ پولیس فواد کو گرفتار کر کے لے گئی اور اپنے ہی بھائی کو جلانے کے جرم میں اُسے جیل ہو گئی۔ کیس چل رہا تھا، میں فواد کو رورو کر کوستی تھی کہ خدا کرے اسے پھانسی ہو جائے۔ اس نے میرا تو گھر اجاڑا تھا، اپنا گھر بھی اجاڑ دیا تھا۔ زمین تو اسی طرح انصاف سے تقسیم ہوئی مگر لالچ نے خود اس کی اور سیدھے سادے سعد کی زند گیاں بھینٹ لے لیں۔ اب میری اپنی بہن لیلی سے بول چال بند ہو چکی تھی۔ ہمارے بچے بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تھے۔ گھر کے ساتھ گھر اور زمین کے ساتھ زمین جڑی ہوئی تھی لیکن دل ایک دوسرے سے کوسوں دور تھے۔ آج اس واقعہ کو پچاس سال بیت گئے۔ ہمارے بچے بڑے ہو گئے ، لیکن دل جو دور ہوئے تو یہ دوری آج بھی نہیں مٹی۔ شاید کبھی اب ہم ایک نہ ہو سکیں کہ سعد کا غم میں نہیں بھولی۔ | null |
null | null | null | 18 | https://www.urduzone.net/subh-ka-bhola/ | یہ لوگ ہمارے محلے میں نئے نئے آئے تھے، جن کے لڑکے تصوف سے میرے بھائی کی دوستی ہو گئی ، جو جلد دانت کاٹی روٹی والی سنگت میں بدل گئی لیکن ایک دن پھر دوستی دشمنی میں بدل گئی ۔ اس دشمنی کا سبب کوئی نہ جان پایا مگر وقیع بھائی نے تصوف سے قطع تعلق کر لیا۔ تصوف کے دل میں ایسی رنجش تھی کہ پر خاش نہ گئی۔ ہم تو نے تو اس بات کو ایک معمولی واقعہ سمجھ کر بھلا بھی دیا لیکن ایک روز جب پولیس ہمارے دروازے پر آئی تو ہم بھونچکا رہ گئے کیونکہ پولیس میرے بھائی وقیع کو اپنے ساتھ لے گئی تھی۔ اس پر یہ الزام تھا کہ اس نے تصوف کی بہن سنبل نامی لڑکی کو اغوا کیا ہے۔ یہ رپورٹ تھانے میں تصوف نے درج کرائی تھی، جبکہ وقیع بھائی سنبل کو جانتے تک نہ تھے۔ ہم سب گھر والے بہت پریشان تھے۔ بھائی حوالات میں تھا اور اس کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ بڑا بھائی روزی کمانے کی خاطر سعودی عرب گیا ہوا تھا ۔ والد صاحب فوت ہو چکے تھے ۔ گھر میں ہم عورتیں بھلا تھانے کچہریوں کے چکرکو کیا جانتی تھیں۔ امی روتی ہوئی دو چار رشتہ داروں کے گھر گئیں۔ رشتہ داروں کو کیا مصیبت پڑی تھی کہ ہماری خاطر تھانے پولیس کی اوکھلی میں سر دیتے۔ آخرامی ایک وکیل کے پاس گئیں وہ میرے بھائی کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ ان کو احوال بتایا، انہوں نے کافی فیس بتائی کہ ضمانت کروا دیں گے، پھر بھی کیس تو چلتا رہے گا۔ امی نے نے بڑی مشکل سے فیس کا بھی انتظام کر دیا اور یوں بھائی کی خاطر کوئی شخص حوالات تک گیا۔ ابھی یہ معاملہ آگے نہیں چلا تھا کہ پتا چلا اصل ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔ سنبل بھی پولیس کے سامنے آ چکی تھی ۔ دونوں کو پولیس نے کوٹ مومن سے کچھ دور ایک گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ اس لڑکی کے بیان کی روشنی میں میرا بھائی تو رہائی پا گیا لیکن اس نادان لڑکی کا انجام برا ہوا ۔ سنبل دراصل ایک دوسرے شخص خالد کے ساتھ چلی گئی تھی، جو ایک بڑھئی تھا اور تصوف کا مکان بنارہا تھا۔ خالد روز کام کی غرض سے تصوف کے گھر جاتا تھا۔ تصوف تو دفتر چلا جاتا ، ماں کام میں لگ جاتی سنبل کو اس سے بات چیت کا موقع مل جاتا تھا۔ یوں نجانے کب ان دونوں کی جان پہچان بڑھی کہ وہ بعد میں بھی سنبل سے ملتا رہا۔ ایک دن ایسا آیا کہ سنبل خاموشی سے گھر سے چلی گئی۔ وہ کہاں تھی اور کس کے ساتھ تھی گھر والوں کو کچھ خبر نہ تھی۔ گھر والے پریشان ہو گئے۔ جب انسان پر مصیبت آتی ہے تو چاہئے کہ وہ خدا تعالیٰ سے معافی مانگے لیکن تصوف اس بری گھڑی میں بھی برائی سے باز نہ آیا اور اس نے میرے بھائی کا نام محض شک کی بنا پر رپورٹ میں درج کروا دیا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ وقیع بھائی کی اس کی بہن سے کوئی جان پہچان نہ تھی۔ میرے میرے بھائی نے تو سنبل کو دیکھا تک نہ تھا۔ یہ تو شکر ہوا کہ سنبل پولیس کو مل گئی ورنہ پتا نہیں میرے بھائی کا کیا حشر ہوتا۔ سنبل کی کہانی یوں پتا چلی کہ جب وہ شہر سے نکل کر بھاگے تو ان کو کوئی جائے پناہ نظر نہ آئی تھی خالد نے اس سے کہا کہ میں تم کو میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں لئے چلتا ہوں وہ وہاں کے قریبی گاؤں میں رہتے ہیں۔ اگر ہم یہاں رہے تو مخبری ہو جائے گی اور ہم دونوں پکڑے جائیں گے۔ ہمیں نکاح سے پہلے پولیس کے ہاتھ نہیں آنا چاہئے۔ رشتہ داروں کے یہاں جا کر ہم نکاح کر لیں گے، پھر کسی بات کا ڈر نہ رہے گا۔ سنبل کیا جواب دیتی، اس کی اپنی عقل تو اس وقت ماری جا چکی تھی۔ وہ کلی طور پر خالد کے رحم و کرم پر تھی ۔خالد اس کو اپنے رشتہ داروں کے گاؤں لے آیا۔ یہ گھر اس کے ماموں زاد بھائیوں کا تھا۔ جب اس نے ان کو ساری بات بتائی تو انہوں نے اسے تسلی دی۔ کہا کہ تم فکر نہ کرو اور بے خوف ہو کر رہو۔ ہم ابھی تمہارے نکاح کا بندوبست کرتے ہیں۔ خالد اور سنبل مطمئن ہو گئے کہ اب محفوظ جگہ پر پہنچ گئے ہیں اور کل تک وہ میاں بیوی کے رشتے میں بندھ جائیں گے پھر ان کا کوئی کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔ ادھر خالد کے ماموں زاد بھائی مولوی صاحب کو لانے کے بجائے سیدھے تھانے چلے گئے اور تھانے دار کو بتایا کہ ان کا رشتہ دار کسی کی بہن بیٹی کو اغوا کر کے لے آیا ہے۔ فوراً ہمارے ساتھ چل کر ضروری کارروائی کیجئے تا کہ کل ہم پر کوئی الزام نہ آئے ۔ ہم بے قصور ہیں اور اس کیس میں ملوث ہونا نہیں چاہتے ۔ یہ لوگ اس قدر خوف زدہ تھے کہ تھانے دار کے بغیر گھر جانا ہی نہیں چاہتے تھے ، مبادا ان کو بھی سنبل کے اغوا کے کیس میں ملوث جان کر گرفتار کر لیا جائے گا کیونکہ وہ ان کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ادھر خالد اور سنبل بے خبر بیٹھے تھے پولیس پہنچ گئی اور دونوں کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی۔ اب سنبل زار و قطار رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ وہ خالد کے ساتھ اپنی مرضی سے آئی ہے، وہ اس کو زبردستی نہیں لایا، کیونکہ وہ دونوں شرعی طریقے سے نکاح کر کے ایک ہونا چاہتے ہیں۔ انہیں یقین تھا کہ گھر والے اس امر پر کسی صورت راضی نہ ہوں گے، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھا لیا تھا۔ پولیس والوں نے سنبل کے بھائی تصوف کو بلوا لیا۔ اس کو دیکھ کر سنبل کی حالت غیر ہو گئی۔ وہ ہاتھ جوڑ کر تھانیدار سے بولی۔ تھانے دار صاحب خدا کے لئے مجھے گولی مار دیجئے، لیکن اب گھر واپس نہ بھیجئے۔ میں اب گھر نہیں جاؤں گی، ورنہ گھر والے مجھ کو جان سے مار دیں گے۔ یہ مجھ پر گھر سے بھاگ جانے کے باعث قہر ڈھا دیں گے۔ مجھے ان کے حوالے نہ کرنا۔ اس نے تصوف کی طرف اشارہ کر کے کہا ، جس کی غصہ کے مارے بری حالت تھی کہ اس کی جوان بہن ، اس کی نظروں کے سامنے حوالات میں تھی ۔ اس کا بس نہیں چلتا تھا کہ اسی لمحے بہن کا گلا گھونٹ دے یا خود زمین میں سما جائے ۔ مقدمہ شروع ہوا۔ عدالت میں بھی لڑکی نے خالد کے حق میں بیان دیا ، لیکن جب خالد کی باری آئی، وہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا۔ اس نے سنبل کو پہچانے سے صاف انکار کر دیا۔ اب سنبل کی یہ حالت کہ جیتے جی مر گئی ہو۔ جس کی خاطر گھر ماں باپ اور اپنا شہر چھوڑا، رسوائی مول لی ، تھانے کچہری تک پہنچی، اس نے اپنانے سے انکار کر دیا۔ تاہم خالد تو سزا سے بچ گیا لیکن سنبل کو عورت ہونے کی وجہ سے معاشرے سے سزا ملنا لازم تھا۔ اس پر چہار جانب سے پھٹکار اور نفرت پڑی۔ ہر پناہ کا دروازہ اس پر بند ہو گیا حتی کہ اس کے بھائی نے بھی اس کو گھر لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔خالد پہلے سے شادی شدہ تھا۔ وہ سنبل سے خفیہ شادی کرنے چلا تھا لیکن جب بات کھل گئی تو وہ پیچھے ہٹ گیا۔ اب سنبل کے لئے کوئی راہ نہ تھی ۔ وہ کہاں جاتی بالآخر اس کو دار الامان بھیج دیا گیا۔ وہ بہت دنوں دار الامان میں روتی رہی ۔ وہ اپنے گھر جانا چاہتی تھی ، گھر والوں سے معافی مانگنا چاہتی تھی مگر اس کو قبول کرنے کو کوئی تیار نہ تھا۔ خالد تو اب بھی اچھی زندگی بسر کر رہا ہے لیکن بد نصیب سنبل نجانے کس حال میں ہوگی ، یہ کون جانے خواتین کے حقوق جو دین و قانون میں مقرر ہیں، ان کا احترام لازم ہے، لیکن معاشرے کو بھی ایک بار کی غلطی کو معاف کر دینا چاہئے تاکہ برائی جہاں سے شروع ہو، وہیں تھم جائے۔ بھول کو معاف کرنے میں ہی بہتری ہے، ورنہ برائی اور بڑھ جاتی ہے۔ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ۔ | null |
null | null | null | 19 | https://www.urduzone.net/pehli-muhabbat/ | پہلی محبت بارش کے پہلے قطرے کی مانند ہوتی ہے۔ معصوم مگر نڈر اور بہادر۔ یہ دل کی دھرتی کو نرم کر کے اتنا زرخیز کر دیتی ہے کہ پھر اس پر جو پھول پودے اگتے ہیں وہ سب محبت کی باس سے مہکتے ہیں۔ اس لیے پہلی محبت جس کو ملے وہ اس کی قدر کرے اور جس کو نہ ملے وہ اس کو پانے کی دعا کرے۔ عاشی نے ایک جذب کے عالم میں پڑھتے ہوئے موبائل سے نظریں ہٹائیں وہ تینوں دم سادھے اسے سن رہی تھیں۔واہ کتنے خوب صورت جملے ہیں۔ کیا خوب لکھا ہے کسی نے رانیہ بڑبڑائی۔ یہ تو نثر میں شاعری ہے اور کتنی سحر انگیز ہے۔ سارہ بھی کھوئے کھوئے انداز میں بولی۔ لکھا ہے کہ پہلی محبت جس کو ملے وہ اس کی قدر کرے۔ اب نجانے کس خوش نصیب کو ملتی ہو گی یہ پہلی محبت وانیہ نے حسرت سے کہا۔ اور نہیں تو کیا۔ ہمیں تو اس کا موقع ہی نہیں ملا۔ ابھی انٹر ہی کیا تھا تو اماں نے پکڑ کر اپنے بھانجے کے ساتھ نکاح پڑھوا دیا ۔ اب پہلی سمجھو یا آخری یہی تمہاری محبت ہے ۔ رانیہ نے کسی فلمی ہیروین کی طرح شرماتے ہوئے دوپٹے کا پلو انگلی پر مروڑتے ہوئے کہا تو ان تینوں کا بے ساختہ قہقہہ نکل گیا اور ماحول پر چھائی کثافت کم ہوگئی۔ اور نہیں تو کیا۔ مجھے دیکھ لو۔ زندگی کی چوبیس بہاریں دیکھ چکی ہوں مگر ابھی تک وہ بونگا مجھے ڈھونڈ ہی نہیں پایا جس سے مجھے پہلی محبت ہوگی۔ وانیہ نے بھی مایوسی سے سر ہلایا تو محفل مزید کشت زعفران بن گئی۔ مگر میں ابھی پر امید ہوں۔ تلاش جاری ہے۔ سارہ نے چاروں اطراف یوں نظریں گھمائیں جیسے پہلی محبت اس کمرے کے کسی کونے کھدرے میں چھپی بیٹھی ہو۔ سب کی پھر ہنسی چھوٹ گئی۔ ارے عاشی تم بھی تو منہ سے کچھ پھوٹو اچانک رانیہ کا دھیان عاشی کی طرف گیا جو بدستور موبائل ہاتھ میں تھامے زیر لب مسکرارہی تھی۔ اس کے لبوں پر بڑی پر اسرار سی مسکراہٹ تھی۔ اس وقت وہ تینوں کہاں جانتی تھیں کہ ان چاروں میں سے ایک وہی تو تھی جو پہلی محبت کا ذائقہ چکھ چکی تھی۔ مگر ابھی اس نے یہ بات تو خود سے بھی چھپائی تھی۔ ان سے کیسے کہہ دیتی ۔ اس لیے رانیہ کے ٹوکنے پر بھی سر جھٹک کر مسکراتی ہی رہی۔ یوں تو وہ تینوں کمبائن اسٹڈی کے لیے سارہ کے گھر جمع ہوئی تھیں مگر کمبائن اسٹڈی بھی آن لائن ہو رہی تھی اور آن لائن کی تو یہی مشکل ہوتی ہے کہ غلطی سے کہیں اور کلک ہو جائے تو کچھ اور بھی کھل جاتا ہے۔ ابھی بھی وہ زور و شور سے شیکسپئیر کی تصنیفی صلاحیتوں پر مقالہ گوگل پر سرچ کر رہی تھیں کہ عاشی کی اچانک انگلی کہیں ٹچ ہوئی ۔ اور پہلی محبت کے عنوان سے ایک نامعلوم پیچ کھل گیا۔ اور وہ سب شیکسپئیر اور اس کی کی تصنیفی صلاحیتوں کو بھول بھال کر پہلی محبّت کی تشریح میں کھو گئیں ۔ اب باتوں کا رخ متوقع منگنیوں اور شادیوں وغیرہ کی جانب ہو گیا تھا۔ اتنے میں سارہ کا بھتیجا بھاگتا ہوا آیا۔ عاشی خالہ آپ کو باہر مبین بھائی لینے آئے ہیں۔ وہ جی بھر کر بدمزہ ہوئی۔ اس کا ابھی کچھ دیر مزید رکنے کا ارادہ تھا مگر اماں کو گھر میں چین کہاں تھا۔ وہ چادر اوڑھ کر ان سب کو خدا حافظ کہہ کر باہر آئی تو سامنے سر جھکائے مبین کھڑا تھا۔ وہ اندر ہی اندر کلس کر رہ گئی۔محترم کا حلیہ ہی قابل دید تھا۔ ہلکے گلابی رنگ کے قمیض شلوار کے ساتھ واش ایبل جوتے پہن رکھے تھے۔ بالوں کی عین سر کے درمیان سے مانگ نکلی ہوئی تھی۔ اور انہیں خوب جما جما کر کنگی کر رکھی تھی۔ میں خود ہی آجاتی ۔ اس نے تیز لہجے میں کہا اور جلدی سے قدم آگے بڑھا دیے۔ اب تھی تو یہ بدتمیزی مگر وہ چپ چاپ اس کے پیچھے چلنے لگا۔ یونہی گھر کا دروازہ نظر آیا۔ تو وہ ذرا سارک کر بولا ۔ چچی جان سے کہیے گا کہ میرے لیے دو پہر کا کھانا نہ بنائیں، میں چچا جان کے پاس دکان پر جا رہا ہوں۔ وہ پوری بات سنے بغیر اندر گھس گئی۔ سامنے امان کیریاں کاٹ رہی تھیں۔ او ہوا ماں آپ روز اس عجوبے کو بھیج دیتی ہیں یہ تیسری گلی میں تو گھر ہے سارہ کا۔ میں خود ہی آ جایا کروں گی ، اول جلول سے حلیے میں آجاتا ہے اٹھ کر۔ اب اگر ان میں سے کوئی باہر جھانک نے تو کیا سوچے۔اس نے ساری بھراس ماں پر نکالی۔ خاموش ہو جاؤ۔ پٹر پٹر بولے جا رہی ہو۔ آج کل حالات ہیں اکیلے آنے جانے کے۔ اتنے اسٹریٹ کرائم ہو رہے ہیں۔ اور ہاں بے چارے کے حلیے کو کیا ہوا۔ اچھا بھلا صاف ستھرا تو رہتا ہے۔ ہاں آج کل کے لڑکوں کی طرح بے ہودہ فیشن نہیں کرتا ۔ صاف ستھرا تو رہتا ہے مگر روز گلابی رنگ کا جوڑا پہننا ضروری ہے کیا۔ آپ اسے کم از کم کسی اور رنگ کے چار جوڑے ہی سلوادیں ۔ابھی بقر عید پر تو سلوا کر دیے تھے۔ بچہ اتنا سیدھا ہے کہ ایک ہی رنگ کے تھان سے چار سوٹ کٹو الایا۔ خیر مردوں کے کپڑوں کے رنگ کون دیکھتا ہے۔ تو چھوڑ یہ باتیں۔ میں مربہ بنارہی ہوں چینی سے چاشنی تیار کر کے دو۔ ہیں چینی کی چاشنی مجھ سے کہاں ٹھیک بنے گی۔ وہ بے زاری سے بولی ۔ میں سکھاتی ہوں تو چل کچن میں۔ خانہ داری کے ڈھنگ بھی سیکھنے ضروری ہیں۔ اماں آج کوئی رعایت دینے کے موڈ میں نہیں تھیں۔ انگلی شام وہ پھر سارہ کے گھر جانے کے لیے تیار ہو رہی تھی جب اماں نے منع کر دیا۔ آج رہنے دو۔ ماسی رشیدہ کا ابھی فون آیا ہے۔ تمہارے رشتے کے لیے کچھ مہمان لارہی آف اماں میں تنگ آچکی ہوں۔ اس رشتہ پریڈ سے ۔ اس میں تنگ آنے والی کیا بات ہے۔ لڑکیوں کے رشتے آتے جاتے رہتے ہیں۔ چلو شاباش ڈرائنگ روم صاف کر کے تیار ہو جاؤ۔ بادل نخواستہ اس نے صفائی کی۔ تیار ہونے کے لیے کمرے میں آئی۔ الماری کھولی تو فقط دو جوڑے استری شدہ لٹک رہے تھے۔ ایک تو کالا تھا جس کی قمیص بہت چھوٹی تھی۔ وہ تو اماں پہننے نہ دیتیں۔ اس نے دوسر ا والا نکالا اور غسل خانے میں گھس گئی۔ تیار ہو کر کچن میں برتن وغیرہ سیٹ کر رہی تھی۔ تو مبین بیکری سے سامان لیے چلا آیا۔سامان لیتے ہوئے اس نے سرسری سا دیکھا۔ وہ گلابی جوڑا ہی پہنے ہوئے تھا۔ پھر اس نے خود کو دیکھا۔ اتفاق سے اس نے بھی کڑھائی والا گہرا گلابی کرتا ہی زیب تن کر رکھا تھا۔ اس میچنگ پر وہ دل ہی دل میں فقط مسکرا کر رہ گئی۔ مقررہ وقت سے کچھ پہلے ہی مہمان تشریف لے آئے ۔ فقط دو میاں بیوی ہی تھے۔ ماسی رشیدہ نے بتا رکھا تھا کہ خاتون کسی اسکول میں ہیڈ مسٹریس کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس وقت بھی وہ تیکھی نظروں سے اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی خاصی تیز و طرار دکھ رہی تھیں جبکہ شوہر بے چارے جھینپے جھینپے سے ان کے پہلو میں دبکے بیٹھے تھے۔ وہ شربت لیے اندر داخل ہوئی اور دھیرے سے سلام کر کے سامنے صوفے پر ٹک گئی۔ بیٹا آپ کا نام اور تعلیم انٹرویو کا آغاز ہوا۔ خاتون کی نظریں آر پار دیکھتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔ جی عرشیہ سلیم میں ایم اے انگلش کر رہی ہوں ۔ اس نے بھی بلا جھجھکے اعتماد سے جواب دیا۔ آخر اتنی تو پریکٹس ہو ہی چکی تھی۔ کیا شادی کے بعد جاب کا ارادہ ہے۔ خاتون کی آنکھیں چمکیں۔ ہرگز نہیں آنٹی اس نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیرا مجھے گھر میں رہنا ہی پسند ہے۔ مگر کیوں آج کل کے حالات میں شوہر کی ایک نوکری سے کیا بنتا ہے وہ اپنی بات پر زور دے کر بولیں۔ ہاں تو وہ دو نوکریاں کرلے ۔ پھر عورت کی تعلیم کا فائدہ خاتون اپنی بات پر بضد تھیں۔تعلیم بچوں کی تربیت میں کام آجائے گی ۔ وہ بھی ہار ماننے پر تیار نہیں تھی۔اماں منہ کھولے دونوں کی باتوں بلکہ ایک طرح کی بحث سن رہی تھیں۔ ایسے موقعوں پر وہ ان کی طرف دیکھنے سے احتراز ہی کرتی تھی۔ آخر عورت کے نوکری کرنے میں کیا ہرج ہے۔ خاتون زچ ہو چکی تھیں۔اس سے گھر ڈسٹرب ہوتا ہے۔ نہیں ہوتا۔ میں نے ساری عمر نوکری کی ہے اور ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ کا بھی خوب خیال رکھا ہے ۔ آئی یہ تو آپ خود کہہ رہی ہیں۔ اصل صورت حال تو آپ کے اہل خانہ ہی بتا سکتے ہیں کہ آپ گھر کیسے چلا رہی ہیں۔ اب دیکھیں ناکہ آپ خود تو نیا سوٹ پہن کر خوب نک سک سے تیار ہیں۔ مگر انکل بے چارے ملگجے سے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔اب کے خاتون کا ضبط جواب دے گیا ہے وہ اماں کو خوب باتیں سنا کر میاں کے ہمراہ پاؤں پٹختی چلی گئیں پھر اماں کے ہاتھوں اس کی خوب درگت بنی مگر وہ ڈھیٹ بنی مسکراتی رہی۔ مبین بے چارہ اندر داخل ہوا تو سامنے میز پر کھانے پینے کے سامان کو جوں کا توں پڑا دیکھ کر حیرت سے کبھی اماں کے لال بھبھو کا چہرے کو دیکھتا اور کبھی مجرم بنی عاشی کو جو قطعی شرمندہ نظر نہیں آرہی تھی۔ رات کو وہ فارغ ہو کر کمرے میں آئی تو اس کے موبائل کی اسکرین روشن تھی۔ سارا ان باکس سے بھرا پڑا تھا۔ وہ بیڈ کے کراؤن سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئی اور ایک ایک مسیج پڑھنے لگی ۔ مہذب الفاظ اور نہایت شائستہ انداز ، نہ کوئی بے باک جملہ نہ کوئی عامیانہ بات۔ لفظ لفظ محبت سے پرویا ہوا مگر نہ کوئی چھچھورا پن اور نہ ہی چاند ستارے توڑ لانے کے وعدے۔ یہی وہ انداز محبت کی انفرادیت جس نے عاشی کو سلطان کا گرویدہ بنا دیا تھا۔ سلطان کو وہ اماں کی ایک دیرینہ دوست کی شادی پر ملی تھی۔ شادی پر تو وہ جانا ہی نہیں چاہ رہی تھی مگر اماں زبردستی لیے گئیں۔ پہلا فنکشن مہندی کا تھا اور اس کا خیال تھا کہ یہ فنکشن تو سکھی سہیلیوں کے ساتھ ہی انجوائے کیا جاتا ہے۔ اس کی تو کوئی جان پہچان ہی نہیں ہے مگر اماں نے ایک نہ سنی۔ وہ سفید غرارہ سویٹ پر پیلا دوپٹہ اوڑھے بولائی بولائی پھر رہی تھی۔ تمام عور تیں اور لڑکیاں پیلے اور ہرے رنگ کے لباس زیب تن کیے تھیں مگر وہ سلک کے سفید غرارہ سوٹ میں بہت منفرد لگ رہی تھی۔ ایک قطار میں مہندی کے تھال سجے تھے۔ وہ پاس سے گزر رہی تھی جب پیچھے سے کسی نے پکارا۔ سینے محترمہ اس نے پلٹ کر دیکھا۔ آف وائٹ کرتا شلوار میں ایک خوب رو سالڑ کا کھڑا تھا۔ اس نے ہراساں ہو کر ادھر ادھر دیکھا۔ اماں بھی نجانے کہاں مصروف تھیں۔ محترمہ آپ کے دوپٹے نے آگ پکڑلی ہے۔ اس نے پلو اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا جو شعلے کی زد میں تھا۔ زمین پر پڑے کسی تھال میں جلتی موم بتی نے دوپٹے کے کونے کو پکڑ لیا تھا۔ اس لڑکے نے نہایت احتیاط سے پلو کو چٹکی سے پکڑا اور پھر دوسرے ہاتھ سے نکال دیا۔ آگ بجھ گئی۔ اس نے وحشت زدہ ہو کر پلو اس کے ہاتھ سے چھڑایا اور دور بھاگ گئی۔ پھر سارے فنکشن میں دو کالی آنکھیں اس کا سکھ چین برباد کرتی رہیں۔ گھر آکر بھی اس کا دل عجیب سا شور کرتارہا ۔ پھر اماں حیران رہ گئیں جب وہ ولیمے پر بلاچون و چرا جانے کے لیے مان گئی۔ ذرا سادگی سے تیار ہونا ۔ اماں نے نصیحت کی۔ اس نے آسمانی کلر کی میکسی کے ساتھ برائے نام میک اپ کیا کانوں میں سلور آویزے اس کے چہرے کی آرائش کو چار چاند لگارہے تھے۔ وہ ایک کونے میں میں کھڑی کولڈ ڈرنک کے چھوٹے چھوٹےسپ لے رہی تھی۔ جب اسے وہی نظر آیا۔ بلیک ٹو پیس میں آج وہ پہلے دن سے بھی زیادہ شان دار اور سو پر دکھ رہا تھا۔ اس نے موبائل سامنے صوفے پر بیٹھی ایک آنٹی کو تھمایا۔ اس وقت اس کی نظریں اس سے ملیں۔ اس نے جھٹ نظریں جھکالیں ۔ وہ اس کی ادا پر دھیرے سے مسکرایا اور پھر پلٹ گیا۔ جب دولہا دلہن کو سلامی کے لیے اسٹیج پر بیٹھایا گیا تو ادھر بہت رش بڑھ گیا۔ لوگ سلامی دینے اور تصویر بنوانے کے لیے دولہا دلہن کے گرد جمع تھے۔ اماں یوں ہجوم میں جانے سے گھبراتی تھیں کیونکہ ان کو سانس کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے اس سے کہا کہ جب رش کم ہو تو وہ لفافہ دولہا کی والدہ کو پہنچادے۔ جب بھیڑ کچھ کم ہوئی تو وہ جھجکتے ہوئے آگے بڑھی۔ عین اسی وقت وہ لڑکا بھی اپنی والدہ کو لفافہ پکڑا رہا تھا۔ اس نے جلدی سے لفافہ دولہا کی والدہ کو تھمایا اور پھر ادھر ادھر دیکھے بنا تیزی سے نیچے اتر آئی۔ پھر سارا وقت اسے یوں لگا جیسے دو آنکھیں کا اس کا تعاقب کر رہی ہوں ۔ گھر آ کر بھی وہ کئی دن تک کھوئی کھوئی رہی ۔ کبھی خود کو ڈانٹتی ڈپٹتی اور کبھی چپکے چپکے مسکراتی نجانے وہ کون تھا۔ اب دوبارہ کبھی ملے گا بھی یا نہیں۔ شاید زندگی کے کسی موڑ پر سامنا ہو تو وہ پہچانے بھی نہ ، بھلا دو سیکنڈ کی ایک آدھ ملاقات کو کون یاد رکھتا ہے۔ لڑکیاں تو پاگل ہوتی ہیں۔ ذراسی ستائشی نظر پر خوابوں کے بڑے بڑے محل بنا لیتی ہیں۔ وہ بھی تو ایک عام سی لڑکی تھی۔ خوابوں ، خیالوں میں رہنے والی مگر خواب بھی کبھی کبھی حقیقت بن کر مہربان ہو ہی جاتے ہیں۔ اس دن دو پہر کو وہ گھر پر اکیلی تھی۔ اماں شاید پڑوس میں گئی تھیں۔ گیٹ پر بیل ہوئی۔ اس نے جھانکا تو باہر کو ریئر والا کھڑا تھا۔ اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ وہ ایک لفافہ اس کی جانب بڑھا کر تیزی سے موٹر سائیکل اڑاتا ہوا نکل گیا۔ ایڈریس تو اس کے گھر کا ہی لکھا تھا۔ وہ لفافے کو الٹ پلٹ کر دیکھ ہی رہی تھی جب عین اسی وقت مبین اندر داخل ہوا۔ چچا جان کے لیے ٹفن پیک کر دیں۔ وہ اس کے ہاتھ میں تھامے لفافے کو عجیب سی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ شاید یونیورسٹی والوں نے رول نمبر سلپ بھیجی ہے۔ اس نے خواہ مخواہ وضاحت کی اور پھر لفافہ تھاے اندر بڑھ گئی۔ اس نے مبین کو ٹفن پیک کر کے تھمایا۔ پھر اپنے کمرے میں جاکر لفافہ کھولا۔ اندر چھوٹا سا خط تھا جس نے اس کی دنیا اتھل پتھل کر دی۔ لکھا تھا۔ میرا نام سلطان ہے۔ مگر میں آپ کا نام نہیں جانتا۔ بس اتنا کہوں گا کہ آپ جو کوئی بھی ہیں آپ کو اس دن شادی میں دیکھا تو دل ہار بیٹھا تھا۔ یقین مانیں پہلی بار ہارا ہوں اور اب اپنے دل کی ہی نہیں اپنے گھر کی مکین بھی بنانا چاہتا ہوں۔ ہوٹل میں لفافے پر آپ کا ایڈریس نوٹ کر لیا تھا۔ ہے تو یہ غیر اخلاقی حرکت مگر معذرت خواہ ہوں اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ پہلے بھی دو بار آیا تھا ۔ آنٹی نے دروازہ کھولا تو ۔ ایڈریس غلط ہے۔ کا بہانہ بنا کر پلٹ گیا۔ خوش نصیبی سے آج آپ سامنے آئیں۔ موبائل نمبر لکھ دیا ہے۔ میں تین دن تک انتظار کروں گا۔ اگر آپ کی جانب سے خاموشی رہی تو میں بھی اپنے دل کو سمجھالوں گا کہ شاید پہلی محبت میرے نصیب میں نہیں ہے۔ اللہ حافظ تین دن میں یہ خط اس نے کوئی تین سو بار پڑھا مگر پھاڑ کر پھینکنے کی جرات نہ کر سکی۔ آخر شام میں اس نے کال ملاہی لی۔ پہلی بیل پر ہی فون اٹھالیا۔ سلطان سے بات کر کے اس کے تمام خوف اڑن چھو ہو گئے۔ وہ بہت سچا اور کھرا انسان تھا۔ اس نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ وہ افیئر چلانے کے چکروں میں بالکل نہیں ہے۔ وہ سیدھا سیدھا اپنے گھر والوں کو رشتے کے لیے بھیجے گا۔ وہ ابھی تک ایسا کر بھی گزرتا مگر پہلے عاشی کی رائے لینی بھی ضروری تھی۔ وہ محبت میں بھی دوسرے فریق کی رضامندی کے احترام کا قائل تھا اگر وہ رابطہ نہ کرتی تو بھی مشکل سے ہی سہی مگر دل میں محبت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیتا۔ پھر عاشی نے حیران ہو کر پوچھا کہ آخر اسے پہلی نظر میں اسے کیا اتنا اچھا لگا کہ اس نے اس کی ہمراہی کا فیصلہ کیا۔ سادگی اور معصومیت اس کا جواب دو ٹوک تھا۔ پھر اس نے بھی اس سے پوچھا کہ اسے بھی ا س کی کس بات نے متاثر کیا جو اس نے تعلق جوڑنا چاہا۔ عاشی کا جواب بھی واضح اور دوٹوک تھا۔ سلطان تمہارے لفظوں کی تصنع سے پاک سچائی نے، زمین و آسمان کے قلابے ملاتے وعدے وعید کے بغیر محبت کے اظہار نے میری رائے کو عزت دینے اور اور بس اتنا کافی ہے عاشوا وہ گھمبیر لہجے میں بولا۔ سلطان کا تعلق بھی اس کی طرح ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا اس کے باپ کا چھوٹا سا موٹر سائیکلوں کا شو روم تھا۔ یوں تو اس نے انجینئر نگ پڑھی تھی۔ مگر ملک میں جو نوکریوں کا حال تھا تو اسے بھی مستقبل میں غالباً ابا کی دکان ہی سنبھالتی تھی۔ گھر میں ماں باپ کے علاوہ اس کی دو چھوٹی بہنیں تھیں۔ جن میں سے ایک کی نسبت طے تھی دوسری کا مسئلہ کچھ اٹکا ہوا تھا۔ اس بے چاری کی تعلیم کم تھی اور شکل وصورت بھی واجبی سی تھی۔ بس اس کے لیے بھاگ دوڑ کی جارہی تھی۔ اس کے بعد راستہ صاف تھا۔ اس کی اماں نے اسے مکمل اختیار دے رکھا تھا کہ وہ اپنی پسند سے اپنی جیون ساتھی کا انتخاب کر سکتا ہے۔ مگر فی الحال وہ دونوں بیٹیوں کو ٹھکانے لگانا چاہ رہی تھیں۔ وہ ہوتا ہے نا ماؤں کو عدم تحفظ کہ اکلوتے بیٹے کو پہلے نہیں بیاہنا کہ کہیں ہاتھوں سے نہ نکل جائے۔ وہ سلطان کی محبت میں سرشار اور آسودہ سی رہتی۔ وہ بالکل بھی ڈیمانڈنگ نہیں تھا۔ نہ کبھی ملاقات کی خواہش نہ بار بار رابطے پر اصرار اور نہ ہی کوئی تصویر وغیر ہ سینڈ کرنے کی فرمائش اس نے خود ہی ایک آدھ بار کہا تھا سلطان اپنی کوئی تازہ ترین پک تو بھیجو تو وہ ہنس دیا۔ شکل دیکھ کر کیا کرو گی عاشو دل سے دل کی راہ ملی ہوئی ہو تو صورتوں کو تکنے میں کیا رکھا ہے۔ وہی ناک ہے۔ وہی آنکھیں ہیں کان ہے وہی اچھا بس بس ۔ وہ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتی۔ امتحانات قریب آچکے تھے ۔ آج وہ سب سارہ کے گھر آخری بار جمع ہو رہی تھیں۔ اس نے اپنا نیالان کا کرتا شلوار پہنا۔ گیراج سے گزرنے لگی اچانک اوپر سے گدلے پانی کی بوچھاڑ نے اسے بھگو دیا۔ اس نے غصے سے اوپر دیکھا تو مبین پانی والی ٹنکی صاف کر رہا تھا۔ بتا نہیں سکتے تھے۔ مارے صدے کے اس کی آنکھیں نمکین پانیوں سے بھر گئیں۔کیا ہوا ہے اماں باہر آئیں ۔ یہ دیکھیں میرے کپڑوں کا حشر آخر اسے کب عقل آئے گی وہ روہانسی ہو رہی تھی۔ تمیز سے بات کرو میں نے ہی اسے کہا تھا کہ ٹنکی صاف کر دے۔ مگر اب میں سارہ کے گھر کیسے جاؤں وہ کھا جانے والی نظروں سے اوپر بھیگی بلی بنے مبین کو دیکھ رہی تھی۔ صرف دو پٹہ ہی تو بھیگا ہے۔ لاؤ میں دھو کر ڈرائی کر دیتی ہوں ۔ اماں نے اس کو ٹھنڈا کرنا چاہا تو وہ پاؤں پٹختی اندر چلی گئی۔ کب امتحانات آئے اور کب گزر بھی گئے پتابھی نہیں چلا ۔ اب وہ فارغ تھی۔ اماں نے اس کے لیے رشتہ مہم بھی تیز کر دی تھی۔ سلطان سے اس کا بدستور رابطہ تھا۔ اس کی دوسری بہن کا رشتہ طے ہو چکا تھا۔ عنقریب دونوں کی شادیاں تھیں۔ پھران کی منزل بھی قریب تھی۔ اس دن وہ اپنا لیپ ٹاپ کھولے بیٹھی تھی جب اماں کچھ کا غذ ہاتھ میں تھا لے چلی آئیں۔ عاشی یہ داخلہ فارم تو فل کر دو اور ساتھ ہی اپنی بی۔ ایس کی بکس بھی ڈھونڈ دو۔ وہ کیوں اماں وہ اپنا مبین پڑھائی شروع کر رہا ہے۔ تمہارے ابا کا خیال ہے کہ اسے اپنی تعلیم بھی مکمل کرنی چاہیے۔ اچھا اس نے فارم پر سرسری سی نظر ڈالی۔ میٹرک اور ایف اے میں نمبر تو اچھے لے رکھے ہیں اس نے ۔ وہ کچھ حیران ہوئی۔ ہاں بچہ تو لائق تھا۔ بس ماں مرگئی تو باپ دوسری بیوی بچوں میں پڑ کر غافل ہو گیا۔ وہ تو اس کا چچا ایک ہوٹل میں ڈیلوری بوائے بھرتی کروانے گیا تھا۔ تمہارے ابا بھی مل گئے وہاں اتفاق سے انہوں نے کہا خاندان کا بچہ ہے۔ میرے پاس چھوڑ دو۔ دوکان کا حساب کتاب دیکھ لے گا۔ اب دیکھو دوکان کے ساتھ ساتھ گھر کے بھی کتنے کام دیکھ لیتا ہے ۔ امان کے لہجے میں ستائش تھی۔ وہ لا پروائی سے فارم فل کرنے لگی۔ پھر ایک شام سلطان کا میسج آیا کہ اس کی ماں نے اس سے شادی کی بات کی تو اس نے اس کے بارے میں سب کچھ بتا دیا ہے۔ اور انہیں کوئی اعتراض بھی نہیں ہے اور اب وہ چند دن تک رشتہ لانے والی ہیں۔ وہ خوشیوں کے ہنڈولے میں جھولنے لگی۔ پھر چند دن تو کیا ایک ایک کر کے کئی دن گزر گئے۔ کوئی نہ آیا۔ وہ روز انتظار کرتی ، روز مایوس ہوتی۔ سلطان کا موبائل بھی مستقل بند جا رہا تھا۔ آپ کے مطلوبہ نمبر سے رابطہ ممکن نہیں ہے کے الفاظ اس کے کانوں میں سیسہ گھولتے۔ ایک خوفناک انکشاف اس کے سامنے تھا اور وہ نظریں چرا رہی تھی۔ کیا وہ بھی محبت کے نام پر دھوکا کھا چکی ہے۔ یہ فریب اس کے نصیب میں لکھا تھا۔ ایڈریس اس کے پاس موجود تھا۔ دل چاہتا تھا کہ گھر جا کر اس کا گریبان پکڑے مگر کس حیثیت سے کسی رشتے سے جگ ہنسائی کے سوا کیا ملتا ۔ سچ کہا ہے کہ محبت کی حیثیت رشتے سے ہوتی ہے اور وہ بھی یہی کہا کرتا تھا جو رشتہ بناتے بناتے پلٹ گیا۔ اماں نے ایک آدھ بار اس کی اداسی کا سبب پوچھا بھی تو اس نے رزلٹ کی ٹینشن بتا کر مطمئن کر دیا۔ اس دن وہ سالن بنانے لگی تو گھی نہیں تھا۔ اس نے اماں سے کہا کہ مبین سے کہیں گھی لا دے۔ اب وہ یہاں کہاں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی میں ایڈمیشن لے چکا ہے۔ اپنی پڑھائی کرتا ہے۔ ساتھ پارٹ ٹائم جاب بھی کر رہا ہے۔ تمہارے ابا تو خرچا اٹھانے کے لیے تیار تھے مگر وہ خود دار بچہ ہے نہیں مانا۔ اماں بتا رہی تھیں تو اسے بھی احساس ہوا کہ اس نے کئی دن سے مبین کو گھر میں دیکھا ہی نہیں تھا۔ اپنی گم سم کیفیت کی وجہ سے وہ اس کی غیر موجود گی سے لاعلم رہی۔ پھر اس نے محلے کے ایک بچے سے گھی منگوالیا۔ ڈھیر سارے دن مزید سرک گئے۔ ایک اد اس کی شام اچانک اس کے موبائل پر سلطان کی کال آنے لگی۔ ہیلو کیسی ہو اس کی تھکی تھکی آواز سنائی دی تو وہ پھٹ پڑی۔ جو اس کے منہ میں آیا وہ بولتی چلی گئی۔ وہ چپ چاپ سنتا رہا۔ جب وہ تھک کر خاموش ہوئی تو فقط اتنا بولا۔ میں کہیں مصروف تھا۔ اب یہ بتانے کے لیے فون کیا ہے کہ شام میں امی ابو آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فون بند ہو گیا۔ اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ اس کی سمجھ میں ہی نہیں آ رہا تھا کہ اماں کو کیسے بتائے جب گیٹ پر بیل ہوئی۔ اس کا دل اچھل کر حلق میں آ گیا۔ اماں نے اسے گیٹ کھولنے کے لیے کہا تو وہ نروس سی دروازے تک گئی۔ اللہ کرے وہ نہ ہوں۔ حلیہ بھی اتنا ابتر ہے۔ مگر سامنے وہی دونوں تھے۔ انکل کی شکل سلطان سے بہت مل رہی تھی اور آنٹی کو تو اس دن اس نے ہوٹل میں دیکھے رکھا تھا۔ وہ دل ہی دل میں سلطان کو صلواتیں سناتی انہیں ڈرائنگ لے آئی۔ دونوں میاں بیوی نے نہایت مہذب طریقے سے اس کا رشتہ طلب کیا۔ سلطان کی امی نے ان دونوں کی محبت کی کہانی کو بیچ میں لائے بغیر اماں سے کہا کہ انہوں نے ان کی دوست کے بیٹے کی شادی پر عاشی کو دیکھا تھا تو فوراً ہی اپنے بیٹے کے لیے پسند کر لیا تھا مگر اس وقت ان کا بیٹا زیر تعلیم تھا اور وہ اپنی بچیوں کے لیے راشتے ڈھونڈ رہی تھیں۔ اب فارغ ہیں۔ تو اسی سلسلے میں آئی ہیں۔ اماں کو ان دونوں میاں بیوی کی انکساری اور سادگی بہت بھائی۔ بیٹے کے والدین ہونے کی وجہ سے کوئی غرور اور اکثر ان کے رویے میں دکھائی نہیں دی۔ جاتے جاتے وہ اپنے ہاں آنے کی دعوت دے گئے۔ اس کا تو مانو خوشی سے برا حال تھا۔ مگر سلطان نجانے کیوں فون بند کر کے بیٹھا تھا۔ شاید اس دن اس کی بکو اس کا برا مان گیا تھا۔ کوئی بات نہیں وہ بعد میں اسے منالے گی۔ اماں ابا نے جمعہ کے روزان کے ہاں جانے کا پروگرام طے کیا۔ اگلے دن اباکوکسی ضروری کام سے بینک جانا تھا۔ مبین انہیں لینے آیا تو وہ اسے دیکھ کر حیران رہ گئی۔ وہ تو سرتا پا بدل چکا تھا۔ جدید تراش خراش کا کرتا شلوار، نیا ہیئر کٹ تعلیم نے اس کے چہرے کو ایک اعتماد سا بخش دیا تھا۔ ویسے تو اس نے اسے کبھی درخور اعتنا نہیں جانا تھا۔ مگر آج چونکہ وہ اس سے متاثر بھی ہوئی تھی اور اس کا موڈ بھی اچھا تھا اس لیے چہک کر بولی۔ واہ مبین تم تو بالکل بدل گئے۔ شکر ہے اب تو گلابی جوڑا بھی نہیں پہنا ہوا ۔ وہ بھی بغیر شرمائے جنتے ہوئے اعتماد سے بولا۔ گلابی جوڑے تو سارے آنٹی نے کام والی کے شوہر کو دے دیئے تھے۔ اماں ابا گئے تو خوش خوش تھے مگر واپسی پر بہت خاموش سے لگے۔ خاص طور پر اماں بہت بجھی بجھی تھیں۔ انہوں نے کوئی تبصرہ ہی نہیں کیا۔ اب وہ خود سے پوچھتی کیا اچھی لگتی۔ پھر اس نے سوچا کہ شاید اماں ابا کسی بہت زیادہ خوش حال خاندان کی توقع کر رہے تھے جبکہ سلطان والے تو ان کی طرح مڈل کلاس تھے۔ رات کو وہ چائے دینے گئی تو اماں ابا آہستہ آہستہ باتیں کر رہے تھے۔ لوگ تو بہت اچھے ہیں۔ نہایت شریف اور سلجھے ہوئے ہیں۔ لڑکا بھی اچھا ہے۔ برسر روزگار بھی ہے۔ مگر ابا کی آواز سنائی دی۔ ہاں عاشی کے ابا بات تو پھر وہی ہے۔ ہماری چاندر ستاروں سی بیٹی ہے۔ اب کوئی جوڑ بھی تو ہو۔ لوگ کیا کہیں گے۔ہیں۔ اس پر حیرتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ کیا ان لوگوں کو سلطان پسند نہیں آیا تھا۔ کہیں غلطی سے کسی اور کو تو نہیں دیکھ لیا۔ پھر اسے یہ یاد کر کے ہنسی آگئی کہ اماں ہر وقت یہی کہتی رہتی میں کہ وہ اپنی پیاری بیٹی کو شہزادوں جیسے لڑکے سے بیا ہیں گی ۔ اب شاید سلطان ان کی پسند کے معیار پر پورا نہیں اترا تھا۔ حالانکہ وہ اچھا خاصا ہینڈ سم تھا۔ یا شاید اسے ہی محبت میں اتنا خوب رو دیکھتا تھا۔ وہ اسی گومگو میں تھی جب شام میں سلطان کی کال آگئی۔ سلطان پتا نہیں اماں ابا اتنے خاموش کیوں ہیں اس نے اپنا خدشہ ظاہر کیا۔ مجھے اندازہ تھا۔ وہ اداسی سے ہنسا۔ پھر اچانک بولا ۔ عاشی کل کہیں ملیں اس نے ایسی فرمائش پہلے بھی نہیں کی تھی۔ وہ تو ایسی ملاقاتوں کو اچھا ہی نہیں سمجھتا تھا۔ وہ بھی چاہنے کے باوجود انکار نہ کر پائی۔ دہ مقررہ وقت پر ریسٹورنٹ پہنچی۔ وہ اس سے پہلے موجود تھا۔ ٹیبل کا رخ دوسری جانب تھا۔ اسے اس کی پشت نظر آ رہی تھی۔ وہ سہج سہج کر قدم اٹھاتی گھوم کر سامنے آئی۔ سلطان اس نے ترنت اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر اپنی بے ساختہ چیخ کا گلا گھونٹا۔ سامنے سلطان تو نہیں کوئی اور شخص بیٹھا تھا۔ اس کے چہرے کا ایک حصہ نجانے جلا ہوا تھا یا مسخ ہو چکا تھا۔ اسے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ صرف آنکھیں وہی تھیں کالی گھور کالی اس کے اپنے نصیبوں کی طرح کالی۔ یہ کیا ہو ا سلطان وہ اس کے سامنے کرسی پرڈھے سی گئی۔ دو مہینے پہلے ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ زیادہ چوٹیں تو تو نہیں آئیں مگر موٹر سائیکل کی ٹینکی میں پٹرول فل بھرا تھا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ چہرہ زیادہ متاثر ہوا۔ وہ بتا رہا تھا مگر وہ صدمے سےگم صم سنے گئی۔ اسے دیکھنے کی تو تاب ہی نہیں رہی تھیں۔ دونوں کے درمیان خاموشی کی چادر تنی رہی۔ لفظ گونگے ہو چکے تھے۔ کافی دیر بعد وہ ہمت کر کے جانے کے لیے اٹھی۔ وہ باوجود کوشش کے بھی ایک حرف اس کو تسلی یا امید کا نہ کہہ سکی۔ جب وہ جا رہی تھی تو سلطان ہمت کر کے صرف اتنا کہہ سکا۔ عاشی خود کو کسی بھی فیصلے کے لیے مجبور نہ کرنا اس کے الفاظ عاشی کے علاوہ کچھ فاصلے پر موجود کسی اور نے بھی سنے تھے۔ پھر اماں ابا کے ساتھ وہ بھی خاموش اور گپ چپ سی ہو گئی۔ ایک شام اداسی سے اپنے ناخن کتر رہی تھی جب اماں اس کے پاس آبیٹھیں۔ عاشی بیٹا مبین کے چچا نے بھی تمہارے لیے اس کا رشتہ ڈالا ہے ۔ اس نے زخمی نظروں سے ماں کو دیکھا۔ وہ مبین کے بارے میں اس کے خیالات سے آگاہ تھیں۔ بیٹا اب وہ پہلے والا مبین نہیں رہا۔ بہت بدل گیا۔ ہے۔ پھر گھر کا دیکھا بھالا لڑکا ہے۔ تمہارے ابو بھی رضا مند ہیں ۔ وہ نجانے کیا کیا کہہ رہی تھیں۔ اس کے دل و دماغ میں تو عجیب سی جنگ ہو رہی تھی۔ قدرت نے یہ اس کے ساتھ کیسا مذاق کیا تھا۔ یہ کیسی آزمائش تھی۔ محبت کرنے والے دعوے تو بہت کرتے ہیں کہ تو دوسرے ہم تو ایک دوسرے کی روح سے پیار کرتے ہیں۔ شکلوں صورتوں میں کیا رکھا ہے مگر جب وقت آتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ وہ اسی ادھیڑ بن میں تھی جب ویک اینڈ گزار نے مبین چلا آیا۔ اس نے اس پر ذرا گہری نظر ڈالی ۔ وہ واقعی بہت زیادہ بدل چکا تھا۔ گھر میں اب دبی دبی زبان میں اس کے اورکہیں رشتے کی بات چل رہی تھی۔ اس نے نہ تو واضح اقرار کیا تھانہ انکار شش پنج میں تھی۔ صبح اماں کا بی پی لو ہو گیا تو انہوں نے اسے کہا کہ وہ مبین کو ناشتہ بنا دے۔ اس نے ناشتہ بنا کہ آواز دی مگر وه شاید مصروف تھا۔ کافی دیر بعد وہ خود ہی ٹرے میں ناشتہ لیے دروازے تک آئی۔ ابھی اندر جانے ہی لگی تھی جب وہ فون پر غالباً اپنے چچا سے باتیں کرتا سنائی دیا۔ اپنا نام سن کر ٹھٹک گئی۔ چچا جان میں کب کہہ رہا ہوں کہ عاشی اچھی لڑکی نہیں ہے۔ وہ تو بہت اچھی لڑکی ہے۔ مگر چچا جان وہ تو کسی اور کو پسند کرتی ہے۔ میرا تو خیال تھا کہ وہ خود ہی آگے بڑھ کر انکار کر دے گی۔ مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔ چچا جان ساتھی تو ہر حال میں ساتھ نبھانے والا ہوتا ہے۔ راستہ بدلنے والے لوگ مجھے پسند نہیں۔ اس کی باتیں سن کر اس کا دماغ بھک سے اڑ گیا۔ وہ اس کی خاموشی کو نجانے کیا سمجھا تھا۔ شاید وہ اس کی اور سلطان کی کہانی کو جانتا تھا۔ اس دن ہوٹل میں بھی وہی موجود تھا۔ اس نے نکلتے وقت اس کی جھلک دیکھ لی تھی۔ وہ ٹرے اٹھائے سیدھی اس کے سامنے جا پہنچی۔ تمہیں کسی نے کہا کہ میں راستہ بدلنے جا رہی ہوں ۔ اس نے کڑے تیوروں سے اسے گھورا وہ بھی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بے خوفی سے دیکھتا رہا۔ اس کا مزید پارہ چڑھ گیا۔ ایک آدھ بار تم سے ہنس کر جو بات کر لی تو تم سمجھے کہ میں تم پر فریفتہ ہو چکی ہوں۔ میرا راستہ آج بھی وہی ہے جو پہلے تھا۔ وہ کھڑاک سے دروازہ بند کر کے باہر نکل گئی۔ اماں مجھے سلطان سے ہی شادی کرنی ہے۔ اگلے دن اس نے ٹھوس لہجے میں کہا۔ بیٹا تم نے اسے دیکھا ہوا نہیں ہے اس ۔ لیے کہہ رہی ہو۔ اماں میں نے اسے دیکھا ہوا ہے پہلے بھی اور اب بھی ۔ کچھ بھی چھپانا بے کار تھا۔ اس نے الف سے لیے کریے تک تمام کہانی سنا دی۔ جب خاموش ہوئی تو اماں اس کے دونوں ہاتھ تھام کر دھیرے سے بولیں۔ عاشی جانو بے شک سلطان اپنی ذات میں ایک ہیرا ہے۔ مگر ہم بھی انسان ہیں اور اسی دنیا اور معاشرے میں رہتے ہیں جذباتی فیصلہ نہ کرو تم تھک جاؤ گی۔ میری بچی ٹھیک کہا اماں آپ نے کہ ہم بھی انسان ہیں۔ مگر خلوص ، وفا جیسے الفاظ بھی ہم دونوں کے لیے بنے ہیں۔ آپ فکر نہ کریں۔ میں راستہ بدلنے والوں میں سے ہوں اور نہ پلٹ کر دیکھنے والوں سے۔ ساحل سمندر پر گلابی سی شام اتر رہی تھی۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے فضا کو خوشگوار بنار ہے۔ ابھی کل ہی تو ویک اینڈ تھا۔ اس لیے آج رش برائے نام تھا۔ وہ دونوں ایک چٹان کی آڑ میں پاس پاس بیٹھے تھے۔ کچھ فاصلے پر ان کے دونوں بچے ریت سے کھیل رہے تھے۔ عاشی کی زلفیں اڑ اڑ کر سلطان کے کندھے کو چھورہی تھیں۔ ہائے اللہ میں کیچر لانا بھول گئی۔ اس نے انہیں سمیٹتے ہوئے سلطان کے چہرے کو محبت پاش نظروں سے دیکھا۔ ہر بار دیکھنے پر اس کا نرم خو چہرا اسے وہی سکون اور خوشی دیتا تھا جو اس کو اندر تک سر شار کر دیتی تھی۔ اب تو کئی اپریشنز کے بعد اس کا چہرہ پہلے سے کافی بہتر ہو گیا تھا مگر بالکل پہلے والا تو نہیں ہو سکتا تھا۔ اسے کوئی ملال بھی نہیں تھا۔ وہ بہت خوش تھی۔ دنیا والے ان کو دیکھ کر عجیب سے کمنٹ پاس کرتے دکھی کر دینے والے اور اذیت ناک مگر اسے کوئی پروا نہیں تھی اور نہ اس نے کبھی سلطان کو کرنے دی تھی۔ اماں نے ٹھیک کہا تھا۔ سلطان واقعی ہیرا تھا۔ اماں نے بھی بھانپ لیا تھا اور پھر اس کے فیصلے کی زیادہ مخالفت نہیں کی تھی۔ آج وہ اپنی جنت میں خوش تھی۔ چلیں سلطان نے محبت سے کہا۔ وہ اس کے بازو کا سہارا لے کر اٹھی۔ سلطان نے دونوں بچوں کو پکارا اور وہ سب اپنی گاڑی کی سمت چل دیئے۔ جب وہ نکل رہے تھے تو مبین بھی ایک ماڈرن سی لڑکی کا ہاتھ تھا مے اندر آ رہا تھا۔ اس خوش باش فیملی کو دیکھ کر اس نے جوش و خروش سے ہاتھ لہرایا۔ جوابا انہوں نے بھی ہاتھ لہرائے۔ سب کو اپنے اپنے نصیب کامل چکا تھا۔ اور ہر کوئی اس سے خوش تھا۔ وفا اور خلوص کبھی رائیگاں نہیں جاتے ۔ یہ وقت نے ثابت کر دیا تھا۔ اردو کہانیاں خواتین ڈائجسٹ | null |
null | null | null | 20 | https://www.urduzone.net/wazir-ayaz-ka-khufiya-kamra/ | سلطان محمود غزنوی کے محبوب وزیر ایاز نے اپنی پرانی پوستین اور جوتے ایک حجرے میں لڑکا رکھے تھے۔ وہ روزانہ اس حجرے میں اکیلا جاتا اور اپنے آپ کو مخاطب کر کے کہتا کہ ایاز قدر خود بشناس تو وہی ہے جس کے بدن پر کبھی یہ پوستین ہوتی تھی اور پاؤں میں یہ جوتے۔ اپنے موجودہ مرتبے پر نازاں ہو کر اپنی اصل کو نہ بھول جانا۔ حاسدوں نے بادشاہ سے جاکر کہا کہ ایاز نے ایک خاص حجرہ بنایا ہے۔ اس میں اس نے چاندی سونا چھپا کر رکھا ہے۔ وہ اس کا دروازہ ہمیشہ مقفل رکھتا ہے اور کسی دوسرے کو اس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ بادشاہ نے کہا مجھے اس غلام پر حیرت ہے۔ بھلا ہم سے کیا بات پوشیدہ رہ سکتی ہے پھر اس نے ایک امیر کو حکم دیا کہ آج آدھی رات کو تم اس حجرے میں زبر دستی داخل ہو جاؤ اور جو چیز وہاں پاؤ اس کو لوٹ لو۔ پھر حقیقت حال کو سر در بار بیان کرو۔ مجھے یہ بات ہر گز پسند نہیں کہ میں ایاز پر اس قدر لطف و کرم کروں اور وہ مجھ سے سونا چاندی چھپا کر رکھے۔ ایسے گندم نما جو فروش کا پردہ ضرور چاک کرنا چاہیے۔ بادشاہ نے یہ حکم دے تو دیا لیکن دل میں وہ ایاز کی پاک بازی پر پورا یقین رکھتا تھا اور اس کو حیلہ بازیوں اور مکر و فریب سے پاک سمجھتا تھا۔ آدھی رات کے وقت وہ امیر دوسرے تمیں امیروں کو ہمراہ لے کر ایاز کے حجرے کے دروازے پر پہنچا اور اس کا قفل توڑ کر اندر گھس گیا۔ سب کے دل میں ایاز کی چھپائی ہوئی دولت لوٹنے کا خیال چٹکیاں لے رہا تھا۔ لیکن ان کی حیرت اور مایوسی کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ حجرے میں ایک پرانی پوستین اور ٹوٹے ہوئے جوتوں کے سوا کچھ نہ تھا۔ اب انہوں نے سوچا کہ ہو نہ ہو سارا سونا چاندی ایاز نے زمین میں گاڑ رکھا ہو۔ چنانچہ وہ لوہے کی نوکدار سلاخیں لائے اور حجرے کا کونہ کونہ کھود مارا لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔ پھر انہوں نے حجرے کی ایک ایک دیوار کھرچ ڈالی۔ لیکن وہاں سے بھی کچھ نہ ملا۔ اب تو وہ سخت شرمندہ ہوئے اور مایوسی میں اپنے ہاتھ اور ہونٹ کاٹنے لگے۔ ان کو اب اس بات کی فکر تھی کہ بادشاہ کو جاکر کیا بتائیں گے۔ جب کوئی بہانہ نہ سوجھا تو سروں پر دو ہتٹر مارتے ہوئے اور منہ لڑکائے ہوئے بادشاہ کی خدمت میں واپس آئے۔ بادشاہ نے پوچھا تم نے یہ کیا حال بنارکھا ہے اور وہ مال و دولت کہاں ہے جو تم ایاز کے حجرے سے لوٹ کر لائے ہو ان بد بختوں کے پاس بھلا کیا جواب تھا۔ سب کے سب روتے ہوئے بادشاہ کے قدموں میں گر پڑے اور عرض کیا کہ اے شاہ جہاں اگر ہمارے سر کاٹ لیں تو روا ہے۔ اگر بخش دیں تو آپ کا کمال احسان ہے۔ ہم فی الواقع خطا کار ہیں اور اب صرف آپ کی خطا پوشی پر تکیہ ہے۔ بادشاہ نے فرمایا تمہارا معاملہ ایاز کے سپرد ہے۔ کیونکہ تم نے اس پر ناحق تہمت لگائی اور اس کی عزت و آبرو بر باد کرنے کی کوشش کی۔ پھر بادشاہ نے ایاز سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ اے نیک بخت تو اس امتحان میں سرخرو نکلا۔ اب تو ہی ان حاسدوں کے مقدمے کا فیصلہ کر۔ ایاز نے عرض کیا کہ اے بادشاہ حکمرانی تھی کو زیبا ہے۔ آفتاب کے سامنے ستاروں کی کیا حقیقت ہے۔ زہرہ، عطارد شہاب ثاقب کی کیا مجال کہ آفتاب کے سامنے آئیں۔ بادشاہ نے فرمایا کہ اے ایاز یہ بتا کہ تجھ کو ان پرانے جوتوں اور پوستین سے اس قدر محبت کیوں ہے کہ تو نے ان کو حجرے میں لڑکا کر اس کا دروازہ پیچ در پیچ قفل سے بند کر دیا۔ آخر یہ پوستین کس یوسف کی قمیص ہے اور یہ جوتے کس آصف حضرت سلیمان کے وزیر کا نام کی یادگار ہیں۔ ان کا بھید سب کے سامنے کھول دے تاکہ تمہارے ان حاسدوں پر بھی اصل حقیقت منکشف ہو جائے۔ ایاز نے عرض کیا کہ اے شاہ ذی جاہ میرا موجودہ مرتبہ آپ ہی کے لطف و کرم کا مرہونِ منت ہے ورنہ میں تو حقیقت میں ایک مسکین اور بے نوا آدمی ہوں اور یہی پوستین اور جوتے پہننے کے لائق ہوں۔ یہ میری غریبی کے دنوں کی یادگار ہیں۔ ان کی حفاظت کرنے سے میری غرض یہ ہے کہ اپنے بلند منصب اور شان پر مغرور ہو کر کہیں اپنی حقیقت کو نہ بھول جاؤں فی الحقیقت میں ان کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ اپنی اصلی ذات کی حفاظت کرتا ہوں۔ | null |
null | null | null | 21 | https://www.urduzone.net/ishq-ki-patti/ | وہاڑی کے قریب ایک چھوٹے سے دیہات میں ہم رہا کرتے تھے۔ ہر طرف لہلہاتے کھیت تھے جو علاقے کی خوشحالی کے ضامن تھے۔ والد صاحب کی بھی ایکڑ اراضی تھی، یہ زرعی زمین ہمارے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر تھی۔ والد صاحب اور چچا اجمل دو ہی بھائی تھے ، مل جل کر کاشت کرتے اور ان کے اتفاق کی گائوں والے مثال دیا کرتے تھے۔ یہ ایک دوسرے کا احترام کرتے اور دکھ سکھ کے سانجھی تھے۔ میرے تین بھائی تھے، دو مجھ سے بڑے اور ایک بہن چھوٹی تھی۔ اب ہمارے گائوں میں بھی تعلیم دلوانے کارجحان بڑھ رہا تھا لیکن والد صاحب کا دھیان اولاد کو تعلیم دلوانے کی طرف نہیں تھا۔ والدہ نے کہہ سن کر دونوں بیٹوں کو اسکول میں داخل کرایا لیکن ہم کو نہیں کیونکہ بابا جان کہتے تھے ، یہ لڑکیاں ہیں، بس قرآن مجید پڑھائو، اسکول بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک بار جبکہ ہمارے رشتہ داروں کے یہاں کسی کی شادی تھی، کچھ مہمان شہر سے بھی آئے تھے۔ وہ جب آئے سب ہی ان کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ وہ ایک کار میں خاصی شان و شوکت سے آئے تھے۔ ان کا لباس، بات چیت کا انداز ، رہن سہن اور طور طریقے سب سے الگ تھے ۔ ہم نے بابا جان سے پوچھا ہمارے یہ رشتہ دار کیسے ہوئے، یہ تو سب گائوں والوں سے مختلف ہیں اور شہر کے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا، پہلے یہ اسی گائوں میں رہتے تھے۔ ان کے لڑکوں نے شہر جا کر پڑھنے کی ضد کی تو میرے چچازاد اکرم نے اپنے بچوں کی پڑھائی کیلئے شہر جانے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ یہاں ہائی اسکول نہیں تھا۔ انہوں نے اراضی فروخت کر کے شہر میں گھر خرید لیا، وہاں کچھ دکانیں بھی بنوا کر کرائے پر اٹھا دیں اور جوں توں کر کے لڑکوں کو کالج میں پڑھایا۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دونوں بڑے بیٹے ملازمت کرنے لگے ۔ ایک کو بینک میں نوکری ملی اور دوسرا فوج میں چلا گیا، تب ہی ان پر روزگار کے دروازے کھل گئے اور تعلیم سے رہن سہن بدل گیا۔ اب یہ دیہاتی نہیں رہے بلکہ شہری ہو گئے ہیں۔ والد صاحب کی باتیں سن کر ہم حیران رہ گئے ، گویا مان رہے تھے کہ علم سے زندگی سدھرتی ہے اور ترقی ہوتی ہے۔ اس کے باوجود تعلیم کو اولاد کیلئے ضروری نہیں سمجھتے تھے ، یہ کتنی عجیب بات تھی۔ اگر ہماری والدہ ہمت نہ کرتیں تو میرے دونوں بھائی اسکول نہ جا پاتے جبکہ سب سے بڑے بھائی انور کو تو بابا نے اپنے ساتھ کاشت کاری کے کاموں میں لگایا ہوا تھا۔ والد صاحب اپنی اراضی سے محبت کرتے تھے جیسے کہ اولاد سے کرتے تھے۔ انور کو وہ اپنا بازو کہتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ لڑکے پڑھیں گے تو اراضی کون سنبھالے گا۔ یہ زمین ہی نہ فروخت کر دیں جو کہ ان کے باپ، دادا کی نشانی تھی۔ جس کی وجہ سے گائوں میں ان کو رزق میسر آتا تھا۔ شادی کی تقریب ختم ہو گئی تو شہری چچا اکرم کو والد صاحب نے اصرار کر کے چند روز ٹھہرا لیا تا کہ ان کے بچے گائوں کے ماحول کا لطف لے سکیں۔ وہ روز ان کو لے کر اراضی پر جاتے اور ان کے بچے کھیتوں میں گھومتے، ندی پر نہاتے اور بہت خوش ہوتے۔ عام دستور ہے کہ شہر والوں کو چند روز گائوں میں اور گائوں والوں کو شہر میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ پس اکرم چچا کے چھوٹے بچے عرفانہ، شبانہ اور محسن بھی خوش تھے۔ بتاتی چلوں کہ اکرم چچا سے والد صاحب کا دہرا رشتہ تھا، وہ ان کے چچازاد بھی تھے اور خالہ زاد بھی، تب ہی آپس میں اپنائیت اور پیار اتنا تھا۔ ایک روز اکرم چچا نے بابا جان سے پوچھا، آپ کی بچیاں اسکول کیوں نہیں جاتیں میرے بھائی لڑکیوں کا پڑھانا ضروری نہیں ہوتا، اسی لئے داخل نہیں کرایا۔ چھوٹے بھیا، یہ تم کیا غلطی کر رہے ہو تعلیم کے بغیر تو زندگی ادھوری ہے۔ ان پڑھ اور پڑھے لکھے انسان میں اندھے اور آنکھوں والے جتنا فرق ہے، ان کو پڑھنے دو۔ اکرم چچا نے سمجھایا۔ ان کے قائل کرنے پر والد نے ہم کو بھی اسکول میں داخل کرادیا۔ ان دنوں میری عمر آٹھ سال تھی اور چھوٹی بہن عابد برس کی تھی۔ ہم اسکول جانے لگیں۔ وقت گزرتا رہا اور میں پانچویں میں آگئی۔ جب میں نے سالانہ امتحان دیا اول پوزیشن لی تب ہی اسکول میں دھوم مچ گئی۔ لڑکیاں مجھ سے دوستی کی خواہاں ہو گئیں اور سب استانیاں پیار کرنے لگیں تو میں نے جانا کہ تعلیم ہی وہ چیز ہے جس سے انسان کی قدر ہوتی ہے اور عزت ملتی ہے۔ میں نے پوزیشن لی تو بے حد خوش تھی اور کچھ بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ جن دنوں چھٹیاں تھیں چچا اجمل آئے اور والد سے کہا کہ زاہدہ کی منگنی منگنی میرے بیٹے حفیظ سے کر دو۔ منگنی بھی کر لیں گے ، ابھی یہ پڑھ رہی ہے ، مڈل پاس کرلے۔ پڑھتی رہے ، میں نے کب کہا ہے کہ نہ پڑھے ۔ ہم منگنی کر لیں گے تو اطمینان ہو جائے گا۔ بہرحال ان کے اصرار پر بابا جان نے میرا رشتہ حفیظ سے پکا کر دیا اور منگنی کی رسم ہو گئی۔ آٹھویں میں بھی میری اول پوزیشن آگئی لیکن آگے پڑھنے کا خواب دھرا رہ گیا۔ ہمارا اسکول ہی مڈل تک تھا۔ اتفاق کہ ان ہی دنوں ہمارے شہر والے چچا اکرم والد سے ملنے گائوں آئے۔ بھائی ساجد نے بھی میٹرک کر لیا تھا، انہوں نے والد سے کہا، چھوٹے بھائی اپنے دونوں بچوں کو میرے پاس شہر کیوں نہیں بھیج دیتے ، یہ لائق ہیں اور اول پوزیشن لیتے ہیں، ان کو آگے نہ پڑھانا بڑی زیادتی ہو گی۔ شہر جانے کے خیال سے ہم بہت خوش تھے، کبھی شہر دیکھا نہ تھا، چچا اکرم ہم کو ساتھ لے آئے۔ ان کا گھر دیکھ کر آنکھیں کھل گئیں۔ بہت شاندار بنگلہ تھا اور ٹھاٹھ سے رہتے تھے۔ دو بڑے بیٹے افسر تھے اور تین چھوٹے بچے بھی پڑھ رہے تھے۔ ہم بھی ان کے ہمراہ اسکول جانے لگے ۔ اکٹھے پڑھتے ، ہوم ورک کرتے، کھانا بھی ساتھ کھاتے۔ چچا کے بچوں سے ہماری دوستی ہو گئی۔ میں اور محسن ایک کلاس میں تھے جبکہ ساجد بھائی اور عرفانہ ہم جماعت تھے۔ والد صاحب ہر ماہ ہماری تعلیم کے اخراجات بھجوادیا کرتے تھے ، یوں وقت گزرنے لگا اور ہم تعلیم کی منازل طے کرنے لگے۔ میں اب کالج جاتی تھی اور برس کی ہو چکی تھی، انگریزی میں کچھ دشواری ہوتی تو محسن سے مدد لے لیتی۔ رفتہ رفتہ ہم میں پیار بڑھنے لگا لیکن اپنے جذبات ظاہر نہ کرتے تھے۔ ایک روز میں نے دیکھا کہ بھائی ساجد لان میں عرفانہ سے عمر بھر ساتھ نباہنے کے عہد و پیمان کر رہا ہے تو یہ منظر دیکھ کر گھبراگئی۔ سوچا، اگر چچا اکرم کو اس بات کا شک ہو گیا یا محسن کو ہی پتہ چل گیا کہ ساجد اس کی بہن سے محبت کا چکر چلا رہا ہے تو میرے بھائی کا جینا محال اور ہمارا اس گھر میں رہنا ناممکن ہو جائے گا۔ پہلے تو خود کو سنبھالا اور محسن سے بات چیت میں اور محتاط ہوگئی پھر بھائی کو سمجھایا کہ عرفانہ سے فاصلہ قائم رکھو کیونکہ محسن اس معاملے میں بہت حساس ہے مگر میرے خدشے کو ساجد بھائی نے کچھ اہمیت نہ دی۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے۔ ایک روز جبکہ چچا اکرم کہیں سے لوٹ رہے تھے ان کا گزر بازار سے ہوا۔ انہوں نے دیکھا کہ عرفانہ اور ساجد ساتھ رکشے میں جارہے ہیں جبکہ گھر میں گاڑی موجود تھی اور یہ کالج کا رستہ بھی نہ تھا۔ ان کو شک ہو گیا، کار رکشے کے پیچھے لگالی، کچھ آگے جا کر رکشا ایک ہوٹل کے سامنے رکا اور یہ دونوں اتر کر اندر چلے گئے۔ چچانے گاڑی ایک طرف کھڑی کر دی اور ان کے باہر آنے کا انتظار کرنے لگے۔ کھانا کھا کر جب دونوں باہر آئے ، انہوں نے چچا اکرم اور ان کی گاڑی کو نہیں دیکھا، وہ تو اپنی دھن میں تھے۔ چچانے کار میں ان کا تعاقب کیا۔ یہ قریبی پارک میں جا کر بیٹھ گئے اور باتوں میں مگن ہو گئے۔ چچا اکرم کو بہت غصہ آیا کہ ایک گھر کہ میں اکٹھے رہ کر یہاں آبیٹھنے کی کیا ضرورت ہے، کیا گھر میں باتیں نہیں کر سکتے ، ظاہر ہے معاملہ صاف نہیں تھا۔ یہ تو محسن کے خوف سے گھر میں زیادہ بات چیت سے گریز کرتے تھے اور باہر آزادی سے باتیں کر سکتے تھے۔ بہر حال گھر آئے تو چچا منتظر تھے۔ کیا تم لوگ کالج سے آرہے ہو جی ابو ، عرفانہ نے فوراً جواب دیا۔ اس جھوٹ پر چچا کا رنگ بدل گیا لیکن اسی وقت محسن بھی آگیا تو وہ کچھ سوچ کر خاموش ہو گئے اور بات کو پردے میں رہنے دیا۔ بیٹے کے غصے سے واقف تھے اور مزاج سے بھی سوچا ہو گا کہ بعد میں ان کو سمجھائوں گا کہ تعلیم کی طرف ہی دھیان رکھو۔ بعد میں انہوں نے اکیلے میں سمجھایا بھی کہ ساجد تم گائوں سے پڑھنے آئے ہو، ایک لائق طالبعلم ہو، لہٰذا اپنی تعلیم پر توجہ رکھو اور تعلیم کو ہی مقصد زندگی بنائو۔ اگر کہیں سیر و تفریح کو جانا بھی ہو تو مجھ سے کہو۔ میں گاڑی اور ڈرائیور دے دیا کروں گا، رکشوں میں یا پیدل کہیں آنے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عرفانہ کو بھی اکیلے میں بلا کر ضروری جو بات سمجھانی تھی کہی۔ دونوں نے وعدہ کر لیا کہ پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور تعلیم ہی کو مقصد زندگی سمجھیں گے لیکن یہ لفظی وعدہ تھا، یہ اسی طرح کالج جانے کا کہہ کر کلاس سے غیر حاضر ہو جاتے اور باہر ملتے ۔ ان کا جذبہ محبت ایک ہی چھت تلے پروان چڑھتارہا اور کسی کو پتہ نہ چلا، سوائے میرے اور چچا جان کے جنہوں نے راز کو فاش نہ کیا۔ چاہتے تھے گائوں کے یہ بچے جب اتنی دور پڑھنے آئے ہیں تو پڑھ ہی جائیں، اگر ان کو واپس بھیجا تو ان کا مقصد زندگی ضائع ہو جائے گا۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ ساجد بھائی اور عرفانہ کس حد تک باہر ملتے ہیں لیکن وہ دنیا ومافیہا سے بے خبر ایک دوسرے کو چاہنے لگے، یہ بات تو مجھے شدت سے محسوس ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے میں خطرے کی بو سونگھ رہی تھی۔ میں اور محسن حالانکہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن ہم نے خود کو سنبھال لیا کیونکہ میری منگنی حفیظ سے ہو چکی تھی اور محسن جانتا تھا کہ اب میرا اس کے ساتھ رشتہ ہونا محال ہے تو اس نے صبر سے کام لیا، کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکالی جس سے میرا ذہن مزید منتشر ہو جاتا، البتہ وہ یہ ضرور کہتا تھا کہ زاہدہ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے جب کسی کو اپنی زندگی بنانے کا چانس قدرت اس طرح عطا کر دیتی ہے کہ جیسے تم کو ملا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تم اپنے والد کا اعتماد قائم رکھو اور اپنی تعلیم مکمل کر کے بہ خیر وعافیت گھر جائو۔ مستقبل میں کیا ہو گا یہ بعد میں ہی دیکھا جائے گا۔ محسن کی ایسی باتوں سے میں دل ہی دل میں اس کے اچھے کردار کی معترف ہو جاتی کیونکہ وہ خود بھی وقت ضائع کرنے کی بجائے سنجیدگی سے تعلیم مکمل کر کے کچھ بننا چاہتا تھا جیسے کہ اس کے دونوں بڑے بھائیوں نے اعلیٰ ملازمتیں حاصل کر کے اپنے کنبے کو سدھار لیا تھا۔ سالانہ امتحان نزدیک تھے، بڑی جانفشانی سے ہم پرچوں کی تیاری میں لگے تھے، امتحان ختم ہو گئے تو والد صاحب کا پیغام ملا کہ اب تیاری کرو اور گھر آ جائو۔ اس روز میں اور ساجد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ میرا بھائی نہانے کیلئے باتھ روم جانے لگا تو اس نے جیب سے بٹوا نکال کر میز کی دراز میں رکھ دیا۔ وہ ابھی باتھ روم میں ہی تھا کہ محسن اس کے کمرے میں گیا اور آواز دی ساجد بھائی موٹر سائیکل کی چابی کہاں ہے میز کے اوپر ہی رکھی ہے، انہوں نے غسل خانے سے جواب دیا، بس دو منٹ ٹھہرو، میں ابھی آکر دیتا ہوں۔ محسن کو جانے کی جلدی تھی، چچا جان نے بابا جان کو مٹھائی بھیجوانی تھی، لہٰذا وہ اسی سلسلے میں موٹر سائیکل پر بازار جارہا تھا۔ اس نے ٹھیک سے سنا نہیں کہ ساجد نے کیا کہا ہے، وہ میز کی دراز کو کھول کر وہاں چابی تلاش کرنے لگا۔ ہمارے جانے کا وقت ہو رہا تھا۔ محسن نے سمجھا کہ شاید چابی بٹوے میں ہے۔ اس نے میرے بھائی کا بٹوا اٹھا لیا اور اس کو کھول کر دیکھا، اس میں چابی تو نہ ملی لیکن ایک تصویر مل گئی جو کہ عرفانہ نے ساجد کے ساتھ بنوائی تھی اور ایک اس کا لاکٹ بھی تھا۔ بہن کی یہ تصویر دیکھ کر محسن کا دماغ گھوم گیا، اس نے یہ چیزیں بٹوے سے نکال کر جیب میں ڈال لیں اور اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔ اتنے میں نہا کر اور کپڑے بدل کر ساجد باہر آ گیا۔اسے کچھ خبر نہ تھی، وہ کنگھے سے اپنے بال سنوار نے لگا کہ محسن اس کے کمرے میں ہاتھ میں ریوالور لئے داخل ہوا اور بغیر کچھ کہے اس پر فائر کر دیئے۔ سماجد، میرا بھائی اس اچانک حملے سے شدید زخمی ہو گیا، وہ فرش پر گر کر تڑپنے لگا۔ فائر کی آواز پر سب ہی اس کمرے کو دوڑے جہاں ساجد خون میں لت پت فرش پر پڑا تھا۔ اسے فوراً اسپتال لے جانے لگے لیکن اس نے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ گھر میں کہرام مچ گیا کہ یہ کیا ہو گیا محسن ابھی تک وہیں کھڑا تھا، وہ اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں اور نہ بھاگنے کی کوشش کی، اس کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں۔ اکرم چچانے آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے ریوالور لے لیا اور دھکیل کر کمرے میں بند کر دیا۔ دس منٹ بعد پولیس کو خبر ہو گئی اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے موقع دیکھا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا۔ محسن کو حراست میں لے لیا گیا اور قتل کا مقدمہ درج ہو گیا۔ جب گائوں اطلاع پہنچی تو وہاں لوگ سکتے میں آگئے۔ فوراً تیس کے قریب مرد و زن روانہ ہو گئے۔ یہ دیکھنے کو کہ کیا ہو گیا اور کیسے ہو گیا امی اور بھائیوں کی حالت غیر تھی۔ بابا جان چچا اجمل کے ہمراہ فوراً آگئے۔ ٹرک پر لاش جب گائوں پہنچی تو وہاں بھی کہرام برپا تھا۔ سارا گائوں ہی سوگوار تھا۔ امی بیچاری تو بن جل مچھلی کی مانند تڑپ رہی تھیں۔ مقدمہ چلا تو چچا اکرم دوبارہ گائوں آئے اور والد صاحب سے معافی طلب کی۔ اپنی بیٹی عرفانہ کا رشتہ دینے کی پیشکش کی اور کہا کہ رشتے کے بدلے خون معاف کر دیں۔ بابا جان نے غصے سے جواب دیا کہ کیا محسن کو اپنے بیٹے کا خون معاف کر دوں یہ کیسے ہو سکتا ہے اکرم چچانے گائوں کے چند معزز آدمیوں کو اکٹھا کیا، دوبارہ آکر معافی طلب کی کہ میرے بیٹے سے طیش میں غلطی ہو گئی ہے ، آپ خدا کے واسطے اس کو معاف کر دیں اور ہم پر احسان کریں۔ گائوں والوں نے بھی کہا کہ یہ آپ کا عزیز ہے اور معافی کا خواست گار ہے۔ جو اس جہاں سے چلا گیا وہ تو واپس نہیں آ سکتا، اب دشمنی سے کوئی فائدہ نہیں۔ آپ احسان کریں کیونکہ صلح میں عافیت ہے۔ جب گائوں والوں نے والد صاحب پر بہت زور دیا تو وہ مان گئے مگر عرفانہ کا رشتہ لینے سے منع کر دیا۔ لوگوں نے کہا کہ اکرم خوشی سے بیٹی کارشتہ آپ کے بیٹے انور کو دینا چاہتا ہے ، دشمنی اسی طرح ختم ہو سکے گی جب آپ اس کی بیٹی کو اپنی بہو بنالیں گے ورنہ دل میں خندق رہ جاتی ہے اور دشمنی ختم نہیں ہوتی۔ جب میرے بھائی انور سے والد صاحب نے پوچھا تو اس نے عرفانہ کے ساتھ شادی سے صاف انکار کر دیا۔ اس نے کہا بابا جان سوچو تو سہی لوگ کیا کہیں گے کہ بھائی کو قتل کرنے والے کی بہن سے شادی رچالی۔ میں ہر گز عرفانہ سے شادی نہیں کروں گا ورنہ عورتوں میں چپقلش رہے گی اور سکون برباد رہے گا کیونکہ عورتیں چھوٹے دل کی مالک ہوتی ہیں، وہ ساجد کے قتل کو نہیں بھلا سکتیں۔ عرفانہ کو گھر میں موجود پاکر والدہ اور بہنوں کے دل سے ساجد کا دکھ کم نہ ہو گا۔ آپ ویسے ہی ان لوگوں کو اپنے بیٹے کا خون معاف کر دیں لیکن ان سے عرفانہ کار شتہ مت لیں۔ والد بھی چاہتے تو یہی تھے لیکن گائوں کے معززین کے دبائو میں آچکے تھے۔ بیٹے کو ہی سمجھانے لگے کہ انور بیٹا، رسم یہی ہے۔ میں نے تو اس لئے معاف کر دیا ہے کہ اللہ راضی ہو لیکن تم بھائی کا خون ایسے معاف کرو گے تب بھی گائوں والے تم کو بے غیرت کہیں گے۔ بہتر ہے کہ ہم عرفانہ کا رشتہ قبول کر لیں۔ اکرم کو تسلی ہو جائے گی کہ ہم نے دشمنی کو ختم کر دیا ہے کیونکہ اس کی بیٹی ہماری بہو بن چکی ہے۔ انور بھائی نے والد صاحب کے کہنے پر عرفانہ سے شادی کر تو لی اور وہ بہو بن کر ہمارے گھر آ بھی گئی لیکن ہمارے دل میں اب اس کیلئے محبت کے جذبات کا جنم لینا ممکن نہ تھا۔ امی صابر تھیں چپ رہتی تھیں مگر ہم بہنیں چپ نہ رہ سکیں۔ خاص طور پر میری ہر وقت عرفانہ سے تکرار اور ان بن رہنے لگی۔ جب موقع ملتا بات بے بات اس سے الجھتی اور اس کو ساجد بھائی کی موت کی وجہ قرار دے کر قاتل کی بہن ہونے کا طعنہ دیتی تھی۔ وہ بھی آخر انسان تھی وہ بھی مجھ سے نفرت کرنے لگی اور جھگڑے کا جواب جھگڑے سے دینے لگی۔ اس روز روز کی تکرار پر انور بھائی پریشان رہنے لگے۔ اس نے کئی بار ہم کو روکا کہ اب جھگڑا نہیں کرنا، جو ہوا سو ہوا مگر میرا دل صاف نہ ہو سکا۔ ایک روز میں بھابی عرفانہ پر طعنہ زنی کر رہی تھی کہ ہمارا جھگڑا شروع ہو گیا۔ اتفاق سے اس وقت بھائی انور گھر میں داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی۔ اس نے ہم کو جھگڑنے سے منع کیا اور چپ رہنے کی تلقین کی لیکن ہم دونوں ہی چپ نہ ہوئیں اور زیادہ بلند آواز سے جھگڑنے لگیں۔ باہر سے بھائی نہ جانے کسی پریشانی میں گھر آیا تھا کہ اس نے ہم پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ پہلا وار بیوی پر کیا، کلہاڑی اس کے سر میں لگی اور خون بہنے لگا، دوسر اوار مجھ پر کر دیا۔ میں مڑی لیکن میرا باز و کلہاڑی کے وار کی زد میں آگیا اور زخمی ہو گیا۔ ہم دونوں کو اسپتال لے گئے۔ میں تو زندہ بچ گئی لیک عرفانہ اللہ کو پیاری ہوگئی۔ انور بھائی کو پولیس لے گئی اور اسے جیل ہو گئی۔ اس واقعے کو سہنے کی تاب ہمارے والدین میں کب تھی، وہ تو پہلے ہی ساجد کے قتل سے ادھ موئے ہو چکے تھے۔ ماں صدمے سے چل بسی اور باپ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ ہمار اہنستا بستا گھر تباہ ہو گیا۔ | null |
null | null | null | 22 | https://www.urduzone.net/muqadas-rishta/ | میرا ایک ہی بھائی تھا، جو بڑا ہی سنگدل نکلا۔ جب تک ماں باپ زندہ رہے ، عافیت رہی۔ ان کے دنیا سے جاتے ہی بے امان ہو گئی۔ ابا نے بہت چاہا تھا کہ لاڈلا بیٹا پڑھ لکھ جائے، مگر وہ ساتویں سے آگے پڑھ کر نہ دیا۔ اس نے بری سوسائٹی اپنائی اور نشے کا عادی ہو گیا۔ نو عمری میں نشہ کرنے کی وجہ سے وہ کہیں کا نہیں رہا۔ والد بچارے دن بھر مزدوری کرتے، تب کہیں گھر کا خرچہ چلتا تھا۔ بھائی ایوب کو ابا کی محنت کی کمائی کے ضائع ہونے کا بھی احساس نہ تھا۔ وہ جب گھر آتا، ماں سے رقم طلب کرتا نہ ملتی تو دنگا فساد کرتا اور مار پیٹ پر اتر آتا۔ ماں کی بالیاں، میری چاندی کی چوڑیاں، میرے جہیز کے لئے رکھے ہوئے برتن، کپڑے، سلائی مشین تک اس کے نشے کی نذر ہو گئے ، مگر یہ ایسا دوزخ تھا، جو بھرتا ہی نہ تھا۔ ماں باپ غم میں گھل گھل کر مر گئے ، مگر یہ آگ ایسی تھی کہ بجھتی نہ تھی۔ میں اب کلی طور پر بھائی کے رحم و کرم پر رہ گئی۔ اماں نے میرے بیاہ کے لئے پائی پائی جوڑ کر جو کچھ بنایا تھا بھائی نے نشے سے بھرے سگریٹ کے کش لے لے کر پھونک ڈالا۔ اب گھر میں پکانے کا برتن رہا نہ چار پائی اور بستر رہے۔ گھر ڈھنڈروا ہو گیا کہ توا اور انگیٹھی تک نہ رہ گئی۔ آخری پونجی میں رہ گئی تھی تو بھائی نے اس کو بھی ٹھکانے لگانے کا ارادہ کر لیا۔ وہ جس شخص سے اپنا نشہ پورا کرنے کا سامان خریدتا تھا، وہ ادھیڑ عمر کا بدخصلت اور بدقماش آدمی تھا تبھی کوئی اس کو رشتہ نہ دیتا تھا۔ ایوب اس کی عادات سے خوب واقف تھا، لیکن اس کو اس بات سے کیا غرض کہ اس کی بہن کی آئندہ زندگی میں کوئی سکھ ملے گا یا نہیں۔ اسے تو اپنی غرض پوری کرنا تھی۔ جب قرض بہت چڑھ گیا اور نشہ پانی کو پھوٹی کوڑی نہ رہی تو بھائی نے اس آدمی سے ایک عجب سودا کر لیا۔ نشے کے بدلے بہن کا سودا۔ ایوب نے ملنگے کو کہا کہ تم مجھے ہیروئن دیا کرو، میں تمہار ا نکاح اپنی بہن سے کروا دیتا ہوں۔ نکاح سے پہلے ملنگا ایک بار ہمارے گھر آیا۔ بھائی خود اس کو گھر لایا تھا تا کہ وہ مجھے دیکھ لے۔ میں چولہے کے پاس بیٹھی اس کی راکھ کرید رہی تھی، کیونکہ گھر میں پکانے کو کچھ بھی نہ تھا، ملنگے نے مجھے دیکھا اور دوسرے دن دو آدمی لے آیا، ادھر ایوب بھائی نے محلے کے دو آدمی بلائے اور میرا نکاح ہو گیا۔ نہ سہیلیاں آئیں ، نہ ڈھولک بجی اور میری شادی ہو گئی۔ اس شادی کے بدلے میں بھائی نے اس سے وعدہ لیا تھا کہ وہ روز اس کو نشہ مہیا کرے گا۔ میرا شوہر اچھا آدمی نہ تھا مگر میں نے سوچا کہ اس کو اپنے حسن سلوک سے اچھا کر لوں گی۔ میں اکثر ایسی باتیں سنتی تھی کہ اگر بیوی اچھی ہو تو اپنے ایثار اور سیرت سے شوہر کو راہ راست پر لاسکتی ہے، مگر شوہر نے پہلے ہی دن مجھے پیر کی جوتی سمجھا اور میں اسے سر کا تاج سمجھ کر اس کی عزت کرنے لگی تا کہ وہ بھی میری عزت کرے۔ شروع میں تو ملنگے کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا کہ گھر میں عورت آگئی تھی۔ اسے بھی گھر کا سکھ دیکھنے کو ملا، گرم کھانا اور صاف ستھرے کپڑے ملنے لگے۔ وہ میرے لئے روز کبھی کباب، کبھی گرم گرم جلیبیاں لاتا اور میں دن رات اس کی خوشنودی میں مری جاتی تھی۔ رفتہ رفتہ اس کا رنگ اترنے لگا۔ جس روز نشہ زیادہ کر لیتا، بہت مارتا۔ میں گھٹ گھٹ کر روتی، سسکیاں بھی دبا لیتی کہ کہیں میری آواز گھر سے باہر نہ چلی جائے۔ رورو کر دل ہی دل میں بھائی کو کوستی، جس نے صرف اپنے نشے کے لالچ میں مجھے ایسے بے ضمیر انسان کے حوالے کیا تھا۔ دن جوں توں کر کے گزرتے رہے۔ بھائی میری شادی کے بعد کبھی میرے گھر نہ آیا کہ میری حالت دیکھتا اور میں اس کو غیرت دلاتی، اس سے اپنا دکھ سکھ کہتی، کوئی شکوہ ہی کرتی۔ گرچہ وہ روز شام کو ملنگے کے پاس ہیروئن لینے آتا تھا، مگر اس کے خفیہ اڈے پر ، جہاں اس جیسے چند جواری اور نشی جمع ہوتے تھے۔ ایک بار اس کے اڈے پر پولیس کا چھا پہ پڑ گیا۔ ملنگا اس وقت وہاں موجود نہ تھا، اس لئے اس کے ساتھی تو پکڑے گئے مگر وہ کہیں چھپ گیا۔ پولیس اس کی تلاش میں تھی۔ ایک دن گھر کی تلاشی لینے بھی آئی۔ چند دن کی گمشدگی کے بعد ایک رات ملنگا آدھی رات کو گھر آیا اور کہنے لگا کہ میرے ایک دوست نے میری ضمانت دے دی ہے ، مگر پولیس والے پھر بھی تنگ کریں گے۔ تم ایک کام کرو۔ اور اس نے جو کام میرے ذمے لگایا، میں اس کو بیان نہیں کر سکتی۔ مجھے اپنے کانوں پر اعتبار نہ آیا کہ یہ آدمی اتنا کھٹیا اور گرا ہوا ہے کہ بیوی، جو اس کی عزت ہے ، اس کو برائی کے رستے لے جانے پر تیار ہے۔ میں نے اسے صاف انکار کر دیا۔ ملنگے کے گھر میں ، میں نے باعزت رہنے کے لئے ہر طرح کی اذیت برداشت کی تھی۔ سوچا کہ اگر اس چار دیواری میں بھی مجھے تحفظ نہ ملے تو اس قید میں دکھ سہنے کا کیا فائدہ، سو پہلی بار زبان کھولی کہ بد کردار اب تو میری عزت کے بھی درپہ ہے ، شرم کر ، میں تیرے دو بچوں کی ماں ہوں۔ کم از کم اس رشتے کے تقدس کا تو خیال کر۔ اس پر ملنگے نے مجھے مار مار کر گھر سے نکال دیا۔ ان دنوں میری چھوٹی بچی صرف چھ ماہ کی اور بیٹا چار سال کا تھا۔ ان کو بھی میرے ساتھ گھر سے باہر کر دیا۔ اس بے رحم انسان نے یہ بھی نہ سوچا کہ ان معصوموں کا کیا ہو گا اور میں بچوں کا پیٹ کیسے پالوں گی۔ میں روتی جاتی اور سوچتی جاتی کہ اگر آج بھائی مل جائے تو اس کا گریبان پکڑ کر پوچھوں کہ کیا بھائی ایسے ہی گھر میں بہنوں کو بیاہتے ہیں۔ اب بتاؤ دو معصوم بچوں کے ساتھ اس بھری دنیا میں میں کہاں جاؤں میرے والد کے ایک دوست کلیم احمد ایک وکیل کے پرانے منشی تھے۔ ان کی بیٹی میری سہیلی تھی۔ میں اس کے گھر چلی گئی۔ رورو کر اپنا احوال منشی چاچا کو کہہ سنایا۔ انہوں نے تسلی دی اور اپنے گھر ٹھہرالیا۔ دوسرے روز مشورہ کرنے کے لئے وہ مجھے اپنے وکیل کے دفتر لے گئے۔ انہوں نے مجھ سے سارا حال سن کر بچوں کے خرچے کا کیس عدالت میں میرے شوہر پر دائر کرادیا۔ ایک پیشی پر میں وکیل صاحب کے دفتر میں بیٹھی تھی کہ وہاں ان کے بہت سے موکل آگئے ، سارا کمرہ مردوں سے بھر گیا۔ میں ایک طرف کونے میں بیٹھی تھی۔ اتنے لوگ دیکھ کر گھبراگئی۔ شرم سے اپنا منہ دوپٹے میں چھپا لیا کیونکہ میں کبھی اس طرح اجنبی مردوں کے سامنے نہیں گئی تھی، ہمیشہ پردے میں گھر میں رہتی رہی تھی۔ اس وقت میری ایسی حالت ہو گئی کہ جی چاہا زمیں پھٹے اور میں اس میں سما جاؤں۔ وہ لوگ اپنے اپنے مسئلے پر باتیں کر کے تھوڑی دیر بعد چلے گئے، لیکن ایک آدمی بیٹھا رہا۔ وکیل صاحب نے اس کے لئے چائے منگوائی، پھر وہ کسی کام سے باہر چلے گئے۔ اب میں اور وہ اجنبی کمرے میں اکیلے رہ گئے۔ میں نظریں نیچی کئے فرش کو گھور رہی تھی۔ ماتھے پر پسینے کے قطرے آچکے تھے۔ تبھی وہ اجنبی بولا۔ بی بی میں وکیل صاحب کا رشتے دار ہوں۔ کافی دیر سے تمہیں یہاں بیٹھے دیکھ رہا ہوں۔ یقیناً تم کسی مسئلے کے لئے آئی ہو مگر بہت پریشان دکھائی دیتی ہو۔ کیا بات ہے کیا تمہارا کوئی مقدمہ ہے اگر وکیل صاحب کی فیس دینے سے قاصر ہو تو بتاؤ میں کم پیسوں میں تمہارا کام کروا دوں گا۔ میں نے ہمت کر کے بمشکل اس کو اپنا حال کہہ سنایا۔ میری کہانی سن کر بہت حیران ہوا۔ اس کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ ہو رہا تھا کہ بہت خدا ترس انسان ہے، جس کو میری آپ بیتی سن کر دکھ ہوا ہے۔ کہنے لگا۔ بی بی اگر میں ایک مشورہ دوں تو کیا تم مانوں گی میں شش و پنج میں پڑ گئی جانے کیا مشورہ دیں گے۔ تب وہ کہنے لگے۔ تم عورت ذات ہو اور سر پر کسی محرم کا ہاتھ بھی نہیں۔ یہ کچہریاں تمہارے جیسے لوگوں کی جگہ نہیں۔ اگر تم یہ مقدمہ بازی چھوڑ دو، تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ آج کے دن سے میرے مرنے تک تمہارے تمام اخراجات میرے ذمہ ہوں گے۔ سوچ رہی تھی کہ بھلا یہ کیسے ممکن ہے یہ ایک اجنبی ، نا آشنا، میر اس کا کیا رشتہ ناتا۔ ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ وکیل صاحب آگئے اور بتانے لگے کہ بی بی، یہ میرا پھو پھی زاد بھائی ہے۔ جنگی قیدی تھا۔ چھ ماہ ہوئے واپس آگیا ہے۔ اس کا نام احسن ہے اور یہ اپنے نام کی طرح نیک سیرت ہے۔ احسن نے وکیل صاحب سے کہا کہ بی بی کو راضی کریں کہ یہ مقدمہ بازی میں خود کو اور اپنے بچوں کو نہ الجھائیں۔ یہ بچوں والی ہیں ، اتنی خواری برداشت نہ کر پائیں گی۔ کچھ سوچتے ہوئے وکیل صاحب بولے۔ خاتون تم ایک شریف عورت ہو۔ کسی حد تک احسن کا خیال درست ہے۔ ہمارے ملک میں انصاف اور قانون کا سسٹم لمبی مدت کے پیچ و خم میں الجھتا ہے تو کافی وقت تک خواری برداشت کرنا پڑتی ہے، جبکہ تم جیسی ستم زدہ کو فی الفور انصاف اور امداد کی ضرورت ہے۔ بے شک انصاف کے حصول میں وقت لگ سکتا ہے تب تک تم اور تمہارے بچے کہاں سے کھاؤ گے اور رہائش بھی تم کو درکار ہو گی۔ تبھی احسن ایسا کہہ رہا ہے۔ یہ تمہاری مدد کرنا چاہتا ہے اور کچھ سوچ کر ہی یہ مشورہ دے رہا ہے۔ پھر احسن بولے۔ تم بخوبی جانتی اور سمجھتی ہو کہ مقدمے بازی میں یہاں کسی قدر دھکے کھانے پڑتے ہیں کہ اچھے بھلے خوشحال مرد تباہ ہو جاتے ہیں، تم تو پھر اکیلی عورت ہو۔ میں نے تم کو حقیقت سمجھادی ہے۔ آگے تم جانو اور تمہارے وکیل، تبھی وکیل صاحب بولے۔ خاتون ابھی تم منشی صاحب کے ہمراہ گھر چلی جاؤ۔ ہم منشی جی سے مشورہ کر کے تمہارے اور تمہارے بچوں کے لئے کوئی اچھا حل سوچتے ہیں۔ میں منشی چاچا کے گھر آگئی۔ احسن اور وکیل صاحب نے ان کو سمجھایا اور راضی کیا کہ کیس نہ کریں بلکہ اس خاتون اور ان کے بچوں کے مستقبل کا کوئی مستقل حل سوچیں۔ انہوں نے چاچامنشی کو تجویز دی کہ وہ مقدمہ ختم کر دیں گے تو احسن، خاتون اور بچوں کا خرچہ تاحیات ادا کرنے پر راضی ہے، کیونکہ احسن کے بیوی بچے اس وقت بنگلہ دیش میں مارے گئے تھے جب اس کی وہاں ڈیوٹی لگی ہوئی تھی۔ وہ تب مشرقی پاکستان تھا، پھر بنگلہ دیش بن گیا۔ احسن خان کو تبھی جنگی قیدی بنا لیا گیا تھا۔ وہ اپنے بیوی بچوں کو کھونے کا گہرا دکھ اور صدمہ سہ چکے تھے۔ انہوں نے میری اور میرے بچوں کی کفالت کی بات سچے دل سے کی تھی۔ چاچا منشی کا چھوٹا سا گھر تھا، ان کا اپنا بھی کنبہ تھا۔ میں عمر بھر تو ان کے پاس نہیں رہ سکتی تھی اور اپنے بچوں کی خاطر دوسری شادی بھی مجھے منظور نہ تھی، لہٰذا میں نے اس بات کو مان لیا کہ وہ اگر مجھے بہن بنانا چاہتے ہیں تو میں صدق دل سے اس ناتے کو قبول کر لوں گی۔ اگلے ہفتے وہ آئے اور ایک مکان کی چابی مجھے دے گئے ، جو اُن کی ملکیت تھا اور اب خالی پڑا ہوا تھا۔ اس میں انہوں نے ضرورت کا سامان بھی رکھوا دیا تھا۔ چچا منشی نے مجھے اس مکان میں شفٹ کر دیا اور وہ میرے سر پرست و نگراں مقرر ہو گئے۔ وہ دن میں ایک چکر میرے پاس لگا جاتے تھے۔ جب محلے والوں سے واقفیت ہو گئی تو میں بے خوف ہو کر وہاں رہنے لگی۔ احسن باقاعدگی سے خرچہ دیتے تھے۔ محلے والوں سے کہہ دیا تھا کہ یہ میری بہن ہے ، خود وہ کسی اور جگہ رہتے تھے۔ چند ماہ بعد احسن کی والدہ نے ان کی شادی اپنی بھانجی سے کر دی تو وہ والدہ اور بیوی کو بھی میرے پاس لے کر آئے۔ دونوں ہی بہت اچھی خواتین تھیں۔ انہوں نے خود میرے بچوں کو اسکول لے جاکر ان کا داخلہ کروایا اور قرآن مجید کی تعلیم کے لئے مولوی صاحب سے بات کی۔ احسن بھائی باقاعدگی سے گھر کا خرچہ ہر ماہ بھجواتے رہے، پھر وہ عرب امارات چلے گئے۔ وہاں سے بھی وہ مجھے مقرر رقم اپنی بیگم اور والدہ کے ذریعہ بھیجتے رہے، یہاں تک کہ میرے بچے بڑے ہو گئے۔ میرے بیٹے کو انہوں نے انجینئرنگ کالج میں داخلہ دلوا دیا اور میری بیٹی کی شادی ایک اچھے گھرانے میں کروائی۔ اسے رخصت کرنے وہ بیرون ملک سے وطن واپس آئے۔ اب میں گھر میں اکیلی رہ گئی تھی، ادھر ان کی بیگم اور بچے اکیلے ہو گئے کیونکہ احسن بھائی کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا، تبھی بھابھی اصرار کر کے مجھے اپنے ساتھ لے گئیں اور اپنے گھر کا اوپر کا پورشن ، مجھے رہنے کے لئے دے دیا۔ اس طرح ہم ساتھ رہنے لگیں۔ اب میرا بڑھاپا ہے۔ احسن بھائی بھی ستر برس کے ہو چکے ہیں، مگر ہمارے درمیان بہن بھائی کا وہ مقدس رشتہ قائم ہے جو سگا بھائی نہ نبھا سکا، لیکن منہ بولے بھائی نے نبھا دیا۔ آج میں اکیلی نہیں، احسن بھائی اور ان کی بیگم میرے ساتھ ہیں۔ میرے بچے بھی لاوارث نہیں، ان کا ماموں کا حسن سلامت ہے، جس پر جتنا فخر کروں کم ہے۔ | null |
null | null | null | 23 | https://www.urduzone.net/naseeb-ki-doulat/ | میں ایک گائوں کے اسکول سے پرائمری پاس تھی۔ دوسری کلاس میں میری دوستی غزالہ سے گہری ہو گئی۔ اس کے ابو زمیندار تھے اور یہ ایک قدامت پسند گھرانہ تھا۔ غزالہ کا کشادہ مکان ہمارے گھر کے قریب تھا۔ والد ان کے مال مویشی سنبھالتے تھے، تبھی امی کا ان کے یہاں آنا جانا رہتا تھا۔ وہ چھوٹے موٹے کاموں میں غزالہ کی والدہ کا ہاتھ بٹا دیتی تھیں۔ بچپن سے میں اس گھرانے سے مانوس تھی۔ امی کے ہمراہ ان کے گھر جایا کرتی تھی، تبھی میری دوستی غزالہ سے ہوئی۔ وہ بہت اچھی لڑکی تھی۔ اس کی ماں نے بھی اپنے بچوں کے ذہن میں یہ بات نہ ڈالی کہ وہ امیر ہیں اور ہم غریب ہیں۔ وہ ہم سے اچھا سلوک روار کھتی تھیں۔ مجھے اور غزالہ کو ایک ساتھ کھانا دیتیں اور ساتھ بٹھا کر کھلاتیں، تاہم مجھ کو ان کے گھر جا کر اس بات کا احساس شدت سے ہوتا تھا کہ وہ بڑے لوگ ہیں، امیر ہیں اور ہم غریب ہیں۔ ہمارا ان کا مقابلہ نہیں ہے۔ احساس کمتری کی سب سے بڑی وجہ ہمارے اور ان لوگوں کے رہن سہن کا فرق تھا۔ ان کا مکان عالیشان، صحن وسیع اور برآمدے کشادہ، فرنیچر بھی ایسا تھا کہ جس کو قابل دید کہنا چاہئے ، جبکہ ہمارے گھر میں پردے تھے اور نہ عمدہ فرنیچر تھا، بلکہ موٹے بان کی ٹوٹی پھوٹی چارپائیاں تھیں۔ میر اننھا سا دماغ اس طبقاتی فرق کے اسباب تلاش کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا تھا لہٰذا اپنے گھر کی غربت کا احساس ستانے لگتا۔ انہی چیزوں نے ایسی حسرت کو جنم دیا کہ جس نے چھوٹی سی عمر میں میرے اندر کی دنیا کو تہ و بالا کر دیا۔ ہر دم یہی سوچتی تھی کہ ایک اچھی زندگی کو حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔ جوں جوں عمر بڑھتی گئی، شعور بھی بڑھتا گیا۔ جب غزالہ کو اسکول داخل کیا گیا، اس کی ماں یعنی بی بی صاحبہ نے میری امی کو مجبور کیا کہ وہ مجھے بھی اسکول میں داخل کرادیں۔ بی بی کے مجبور کرنے پر اماں نے اسکول بھیجا جہاں اور لڑکیوں کو دیکھ کر میرے اندر زندگی میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا ہو گئی۔ ہماری ٹیچر کہتی تھیں کہ تعلیم حاصل کرنے سے غربت دور ہوتی ہے اور انسان کے حالات اچھے ہو سکتے ہیں۔ جن دنوں پانچویں میں تھی، خالہ رقیہ ایک دن گھر آئیں اور امی سے کہا کہ بس اب اپنی بیٹی کی منگنی میرے اختر سے کر دو۔ یہ گیارہ برس کی ہو رہی ہے، دو تین سال تک ودائی کے لائق ہو جائے گی۔ جب میں نے خالہ کا منشا سنا تو دل ڈوب سا گیا۔ خالہ والے تو ہم سے بھی زیادہ غریب تھے۔ خالہ بیوہ تھیں، سارا دن مرے کھجور کے خشک پتوں سے چٹائیاں اور تیلیوں سے چھاج بناتیں، کبھی چنگیریاں بناتیں۔ ان کا بیٹا اختر بھی کوئی خاص کام نہیں کرتا تھا، وہ ان پڑھ تھا۔ بھلا اس گھر میں میری قسمت کا ستارہ کیونکر روشن ہو سکتا تھا کہ امیری کے خواب پورا کرتی۔ خالہ اور اختر حقیر فقیر نظر آنے لگے۔ پہلے ہی ان کے گھر جانا پسند نہیں کرتی تھی۔ اسکول کی سہیلیاں اور ہم جماعت لڑکیاں خوشحال گھروں کی تھیں۔ انہی جیسے گھر اب میرے خوابوں میں بس گئے تھے۔ سوچوں کے گرداب میں پھنسی میں پندرہ برس کی ہو گئی۔ دعا کرتی کہ خالہ اور اختر سے واسطہ نہ پڑے اور کبھی ان کے گھر بہو بن کر نہ جاؤں۔ یہ بات زبان سے کہہ نہ پاتی کہ اماں سے بھی ڈر لگتا تھا۔ ظاہر ہے وہ یہی جواب دیتیں۔ اختر سے شادی نہ کریں گے تو کیا کوئی شہزادہ تجھ گوالن کو بیاہنے آئے گا ہمارے محلے میں احمد بخش رہتا تھا جس کا باپ کمانے سعودی عربیہ گیا ہوا تھا۔ پہلے یہ لوگ ہم جیسے تھے لیکن چاچا فضل کے جانے کے بعد رفتہ رفتہ ان کا شمار خوشحال لوگوں میں ہونے لگا۔ احمد اکلوتا تھا۔ سر پر باپ نہ تھا اور ماں مسکین سی عورت تھی، تبھی احمد نے پر پرزے نکال لئے ۔ وہ ماں کو گردانتا نہ تھا اور باپ کی کمائی پر عیش میں رہتا تھا۔ جتنے روپے چاہتا، والدہ سے کھسوٹ لیتا۔ شہر کے میلے ٹھیلوں میں گھومتا اور نت نئے کپڑے بنوا کر گائوں میں گبرو بنا پھرتا۔ پندرہ سولہ برس کی لڑکیاں تو بس ظاہری شوشا پر مر مٹتی ہیں۔ یہ بے فکرا خوش خوراک اور صورت بھی اللہ نے اچھی بنائی تھی، تبھی صحت قابل رشک تھی۔ جب سے ان کے گھر میں خوشحالی آئی تھی، اس کا شمار خوبصورت نوجوانوں میں ہونے لگا تھا، پھر ٹپ ٹاپ ایسی کہ وہ ہر گائوں کی گوری کا آئیڈیل بن گیا۔ میں خالہ ثوبیہ کے گھر اکثر ادھار لینے جایا کرتی تھی۔ جب گھر میں کسی شے کی کمی ہوتی، اماں مجھے ان کے گھر دوڑا تیں۔ خالہ ثوبیہ کچھ بھی دینے سے کبھی انکار نہ کرتی تھیں کیونکہ میری ماں سے ان کی بچپن سے سنگت تھی اور ان کا دل نہیں بدلا تھا۔ میرا ان کے یہاں بچپن سے آنا جانا لگارہتا تھا، اسی باعث احمد بخش میرے لئے اجنبی نہ تھا۔ اکثر سامنا ہو جاتا اور ہم بات چیت بھی کر لیا کرتے تھے۔ رفتہ رفتہ میرے دل میں اس کے ساتھ جیون بسر کرنے کے خوابوں نے بسیرا کر لیا۔ اس کے مقابل بھلا اختر کی کیا اوقات تھی۔ میں تو اس کی شکل بھی دیکھنے کی روادار نہ تھی۔ اندازہ نہ تھا کہ میرا اندازہ کتنا غلط ہے ۔ احمد ایسی صفات کا مالک نہ تھا جیسا اسے سمجھ رہی تھی۔ اتنی تو عقل نہ تھی جو سوچتی کہ احمد جو گائوں کے بیکار نوجوانوں کے بیچ ہیر و بنا پھرتا ہے، دراصل یہ اس کے باپ کی کمائی کا کمال ہے۔ بھلا اس کے ساتھ زندگی اچھی کیونکر گزرتی، جس میں خود کھانے اور کر دکھانے کی صلاحیت نہ ہو۔ اس پر طرہ یہ کہ آٹھویں پاس کر کے اس نے اسکول کو خیر باد کہہ دیا اور اب آوارہ لڑکوں کے ساتھ وقت پاس کر کے بے مقصد زندگی بسر کر رہا تھا۔ جب دل کسی پر آجائے تو پھر نفع و نقصان کون سوچتا ہے۔ میں بھی ہر دم یہی دعا کرتی تھی کہ احمد سے میری شادی ہو جائے لیکن ماں اپنے ارادے کی پکی تھی۔ وہ میرے بارے میں جو کچھ سوچ بیٹھی تھی، اب اسے عملی جامہ پہنانے کے درپے تھی۔ جس روز خالہ اختر سے میری منگنی کی تاریخ لینے آئیں ، ان کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کر کے رونا شروع کر دیا۔ وہ کچھ پریشان ہو ئیں تو ماں نے بات بنادی کہ صبح سے اس کے پیٹ میں درد تھا۔ منگنی کا موضوع دھرا رہ گیا اور خالہ جلدی جلدی گھر کو چلی گئیں تا کہ میرے لئے دوا دار و بھجوا دیں۔ ان کے جانے کے بعد اماں نے در بجا کر کھلوایا اور کڑے تیوروں سے بولیں۔ کیوں یہ کیا ڈراما ہے میں بھی سمجھتی ہوں، یہ بال دھوپ میں تو سفید نہیں کئے۔ موقع اچھا تھا۔ میں نے دل کی بات کہہ دی کہ اماں تم ٹھیک سمجھی ہو۔ میں ہر گز تمہارے نکمے بھانجے اور غریب بہن کے گھر کو قبول نہیں کرنے کی۔ یہاں بھی غربت، وہاں بھی وہی مفلسی کے عذاب۔ میرے لئے کسی کھاتے پیتے گھرانے کارشتہ کیوں نہیں دیکھتیں۔ ماں کو توقع نہ تھی کہ میرے منہ میں گز بھر کی زبان چھپی ہوئی ہے ۔ وہ پائوں سے جوتی اتار کر تابڑ توڑ میری کمر پر برسانے لگیں، پھر کہا کہ نامراد پانچ جماعتیں کیا پڑھ لیں، گز بھر کی زبان ہو گئی ہے۔ اماں نے اگلے روز خالہ کو بلا کر نکاح کی تاریخ طے کر دی۔ میں تو احمد سے آخری ملاقات بھی نہ کر سکی اور ماں نے تین کپڑوں میں لپیٹ کر خالہ کے آنگن میں دھکا دے دیا۔ نکاح کے بول اختر سے پڑھواتے ہی ماں کا آنگن پر ایا اور خالہ کا گھر میرا ہو گیا۔ جس گھر کو اپنا گھر نہیں بنانا چاہتی تھی، جس گھر سے دور بھاگتی تھی، وہی گھر اور وہی غربت مقدر بن چکی تھی۔ دلہن بن کر ذرا خوش نہ تھی۔ مجھے تو احمد کی محبت روگ بن کر کھائے جاتی تھی۔ البتہ اختر مجھے پا کر خوش تھا۔ اس کے اندر ایک بڑی تبدیلی آگئی ۔ وہ اب کمانے کی فکر کرنے لگا تا کہ مجھے خوشیاں دے سکے ، اچھا کھانے اور پہننے کو مہیا کر سکے۔ اس نے شہر جا کر کام ڈھونڈ لیا اور ایک میڈیکل اسٹور پر ملازم ہو گیا۔ صبح کا گیا رات کو لوٹتا۔ تنخواہ چھ ہزار روپے تھی جو ہمارے گزارے کے لئے بہت تھی لیکن اس تنخواہ میں صرف گزارا ہو سکتا تھا، اچھا مکان نہیں بن سکتا تھا۔ گھر میں ٹی وی، فریج اور صوفہ سیٹ نہیں آسکتے تھے، مخمل وریشم کے کپڑے بھی نہیں خریدے جاسکتے تھے۔ زیور تو دور کی بات تھی۔ وہ خواب جو میں نے کنوارے پن میں دیکھے تو وہ اب ایک بچی کی ماں ہونے کے باوجود میرا پیچھا کر رہے تھے۔ میں اب بھی جب موقع ملتا، خالہ ثوبیہ کے گھر جاتی اور احمد کا دیدار کر لیتی ۔ وہ میری دزدیدہ نگاہی کو خوب سمجھتا تھا اور بات چیت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتا تھا۔ اختر ایک سیدھا سادہ لڑکا تھا۔ وہ مجھے ہر حال خوش دیکھنا چاہتا تھا۔ اپنے اوپر کچھ خرچ نہ کرتا لیکن میرے لئے کچھ نہ کچھ ضرور لاتا۔ ادھر میں تھی کہ اس کی کوئی بات کوئی ادا مجھ کو اچھی نہ لگتی تھی۔ ایک روز میری بیٹی جو کہ صرف ایک سال کی تھی، بیمار پڑ گئی۔ اسے تیز تپ چڑھا۔ میں گھبراگئی۔ اختر شہر کام پر گیا ہوا تھا اور ساس اپنے بھائی سے ملنے گائوں جاچکی تھی، تبھی مینا کو بانہوں میں لے کر گائوں کے حکیم صاحب کے مطلب جانے کو اکیلی ہی نکلی ۔ بدقسمتی سے راستے میں احمد مل گیا۔ اس نے پوچھا۔ کیا بات ہے ، کدھر جارہی ہو اور کیوں ایسی پریشان دکھتی ہو میری مینا بیمار پڑ گئی ہے، حکیم صاحب کو دکھانے جارہی ہوں۔ بولا، میری موٹر سائیکل پر بیٹھ جائو۔ میں لئے چلتا ہوں، دھوپ میں پیدل چلو گی تو بچی کو تپ اور چڑھ جائے گا۔ نہیں احمد کسی نے دیکھ لیا تو تو کیا ہم کوئی چوری کرنے جا رہے ہیں کیا گائوں کے لوگ ہم کو جانتے نہیں۔ تیری بچی بخار میں پھنک رہی ہے، میری مان تو حکیم صاحب کو رہنے دے۔ میرے ساتھ چل میں اسے ڈاکٹر کو دکھا دیتا ہوں۔ چل چل بیٹھ جا میری موٹر سائیکل پر ڈر نہیں کوئی نہیں دیکھنے والا اور تیرا شوہر تو یوں بھی شہر گیا ہے ، رات کو ہی لوٹے گا۔ ہم ابھی گھنٹے میں لوٹ آتے ہیں۔ ممتا کی ماری نے اس کی بات مان لی یا کہ لاشعوری طور پر احمد کی رفاقت چاہ رہی تھی۔ وہ مجھے شہر لے چلا۔ ڈاکٹر کو دکھا کر ہم نے دوا لی اور جب لوٹ رہے تھے ایک جگہ موٹر بائیک روک کر اس نے کہا۔ آئسکریم کھائے گی چل کھالے۔ یہاں کی بہت مشہور ہے۔ میرا حلق پیاس سے خشک ہو رہا تھا۔ میں اس کے ساتھ آئس بار کے بال میں چلی گئی، جہاں گول چھوٹی میزوں کے ارد گرد تین تین کرسیاں لگی تھیں۔ ہم ایک میز کے گرد بیٹھ گئے۔ اس نے آئسکریم کا آرڈر دیا۔ ابھی ایک چمچ ہی کھایا تھا کہ سامنے والی میز پر دو آدمی آکر بیٹھ گئے۔ جس شخص کا رخ بالکل میرے سامنے تھا، جب اس پر نظر پڑی تو میری جان نکل گئی۔ وہ اختر تھا اور مجھے یوں گھور رہا تھا جیسے دن میں کوئی بھیانک خواب دیکھ رہا ہو ۔ اسے یقین نہ آرہا تھا کہ یہ میں ہوں۔ ایک لمحے کے توقف بناوہ اٹھ کھڑا ہوا۔ اس نے اپنے ساتھی سے کچھ کہا اور ہال سے نکل گیا۔ اب کاٹو تو لہو نہیں بدن میں۔ میں نے احمد سے کہا۔ ہر گز گھر نہ جائوں گی۔ اب یہ سیدھا گھر ہی جائے گا اور یقینا آج مجھے مار ڈالے گا۔ احمد خاصا گھبرا گیا، تاہم اس نے اپنے حواس پر قابو پایا اور کہنے لگا۔ اتنی ہمت اس میں نہیں کہ تم کو مار ڈالے۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو گا کہ طلاق دے دے گا۔ تو میں بھی یہی چاہتا ہوں۔ میری وجہ سے ہو گی نا تم کو طلاق تو میں کرلوں گا تم سے شادی ڈر نہیں اور گھر بھی نہ جانا بلکہ اپنے ماموں کے گھر چلی جا۔ تیری ماں ادھر ہو گی اور ساس بھی، سارا ما جراماں اسے کہہ دے۔ جو ہو گا، دیکھا جائے گا۔ میں نے بھی عافیت اس میں جانی کہ اور کوئی حل نہ تھا۔ موٹر سائیکل پر احمد نے مجھے ماموں کے گھر کے سامنے اتار دیا جہاں خالہ اور امی موجود ملیں کیونکہ ماموں کی طبیعت ٹھیک نہ تھی اور دونوں بہنیں ان کو پوچھنے آئی ہوئی تھیں۔ جاتے ہی میں رونے لگی۔ ماں کا ہاتھ پکڑ کر مینا کے ماتھے پر رکھا کہ دیکھ ہاں یہ کیسی بخار میں تپ رہی ہے۔ ڈاکٹر کے پاس لے جانا ضروری تھا اور ڈاکٹر کا کلینک شہر میں ہے تو میں نے ہی احمد سے کہا کہ مجھے کلینک لے چلو، رات کو اختر آئے گا تب تک نجانے بچی کا کیا حال ہو جائے۔ شہر میں اختر نے مجھے احمد کے ساتھ دیکھ لیا ہے۔ وہ اب میرا حشر کرے گا۔ میں اب گھر نہ جائوں گی۔ خالہ بھی تاویل سن کر کچھ پریشان ہو گئی۔ کہنے لگی۔ آپا، تم اسے اپنے ساتھ لے جائو، میں گھر جا کر پہلے اختر کا موڈ دیکھ لوں۔ سمجھا بجھا کر بیٹے کا غصہ ٹھنڈا کر لوں تو اس کو آکر تمہارے گھر سے لے جائوں گی۔ ماں نے بھی عافیت اسی میں جانی۔ میں اپنی ماں کے ساتھ ان کے گھر اور خالہ اپنے گھر چلی آئیں۔ خدا جانے کیا با تیں اختر اور خالہ کے بیچ ہوئیں۔ اس نے مجھے دو دن بعد طلاق بھجوادی۔ دونوں کا یہی کہنا تھا۔ بے شک مینا مر جاتی لیکن تم کو ہر گزاختر کے ساتھ اس کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شہر نہ جانا چاہئے تھا۔ یہ تم نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ آخر وہ غیر تھا۔ کیا لگتا تھا تمہارا جو تم اس کے ہمراہ گئیں۔ طلاق مل گئی۔ ملال تھوڑا سا اور خوشی زیادہ تھی کہ جو خواب دیکھ رہی تھی ، اب اس کی تعبیر مل جائے گی لیکن اندیشہ مینا کے بارے میں تھا کہ کہیں اختر نے اس ننھی سی جان کو مجھ سے چھین لیا تو کیونکر جی پائوں گی۔ اختر نے بچی کا مطالبہ بھی نہ کیا۔ میری جان میں جان آگئی اور سال بھر میں اپنی والدہ کے گھر رہی۔ اس دوران جب موقع ملتا احمد سے ملاقات کی کوشش کرتی۔ بالآخر میر انکاح احمد سے ہو گیا۔ مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی۔ چند دن خوشحالی کے نصیب میں تھے ، سو دیکھ لئے۔ میری شادی کے ایک سال بعد سسر صاحب کے بارے میں اطلاع آگئی کہ وہ سعودی عربیہ میں کار ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گئے ہیں۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی خالہ ثوبیہ اور اختر کی خوش بختی کا سورج بھی غروب ہو گیا۔ جب ریال ہی کمانے والا نہ رہا تو آہستہ آہستہ جمع پونجی ختم ہونے لگی۔ ایسی جمع پونچی کب تک ساتھ دیتی ہے کہ جب اخراجات ہوتے جائیں لیکن ذریعہ آمدنی نہ ہو۔ اختر کو کوئی ہنر آتا تھا اور نہ آٹھویں پاس کو نوکری ملتی تھی۔ ٹھاٹھ سے جینے کی عادت پڑ چکی تھی ، اب مٹی ڈھونے یا چوکیداری کرنے میں عزت جاتی تھی۔ موصوف گھر میں لکھے بیٹھ رہے۔ پہلے ماں کا زیور بیچا پھر گھر کا فرنیچر اور آخر میں مکان بیچ دیا۔ خود کرائے کے بوسیدہ سے مکان میں رہائش اختیار کر لی۔ ہر بار کہتے تھے کہ اس سرمائے سے کاروبار کروں گا۔ کاروبار کا سلیقہ نہ تھا۔ جب رقم جیب میں آتی، او باش دوست گھیرے میں لے لیتے اور وہ روپیہ بھی ضائع ہو جاتا جس سے کاروبار کا خیال کر کے گھر بار اور قیمتی اشیا فروخت کی تھیں ۔ آخر کار کنگال ہو گئے ۔ ثوبیہ خالہ نے دل کو صدمہ لگایا اور دو سال میں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ اب وہی میں تھی، وہی غربت تھی اور نکما نکھٹو شوہر احمد تھا۔ جو کبھی میرے خوابوں کا شہزادہ ہوا کرتا تھا۔ اب پتا چلا کہ محبت کچھ نہیں، اصل اہمیت تو مرد کی کمائی کی ہوتی ہے۔ احمد نے تو صرف دکھاوے کا پیار کیا تھا۔ اس نے بھی دل سے مینا کو بیٹی تسلیم نہ کیا کیونکہ یہ اس کی بیٹی تھی بھی نہیں۔ مجھے بہت جلد علم ہو گیا کہ یہ میری بچی سے جھوٹا پیار جتلاتا ہے۔ ایک روز اس نے اس امر کا ثبوت بھی دے دیا، جب مینا پندرہ برس کی ہو گئی تو چار لاکھ کے عوض اس کا نکاح ایک سن رسیدہ سے کر دیا اور میری بچی کو روپوں کی خاطر اندھے کنویں میں دھکیل دیا۔ میں کچھ بھی نہ کر سکی۔ روتی ہوئی مینا کے آنسو کبھی نہ پونچھ سکی۔ اسے اس ظلم سے کیونکر بچاتی کہ اس کا کوئی والی وارث تھا بھی نہیں۔ احمد نے کہا۔ شکر کرو کہ عزت سے تمہاری لڑکی ایک خوشحال گھر میں بیاہ دی ہے، ورنہ جانے اس کا کیا حشر ہوتا، غربت اس کا بھی مقدر بن جاتی۔ خوشحال گھر تو تھا مگر بوڑھے شوہر کی منکوحہ کے پاس وہ خوشیاں نہ تھیں جو ایک جواں سال دلہن کا کا حق ہوتی ہیں۔ اب پچھتاتی تھی کہ کیوں اپنے خوابوں کی دیوانی بنی کہ سب کچھ لٹ گیا۔ سچ ہے کہ دولت نصیب سے ہی ملتی ہے۔ جن کے مقدر میں امیری ہوتی ہے ، ان کو میسر آتی ہے۔ اختر نے دبئی جا کر میرے بعد اتنی دولت کمائی کہ گائوں میں محل نما مکان بنوایا اور کار ، نوکر رکھ لئے۔ اس کی دوسری بیوی سونے سے پیلی ہے اور عیش کرتی ہے لیکن میں آج بھی اپنی ماں کی طرح محنت مشقت کر کے عسرت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوں۔ اس کو اپنا مقدر نہ کہوں تو اور کیا کہوں | null |
null | null | null | 24 | https://www.urduzone.net/mout-ka-andha-khail/ | نعمان، روزنامہ سویرا کے دفتر میں جرم و سزا کے صفحے کا انچارج تھا۔ اس کا آفس ایک بیسمنٹ میں واقع تھا۔ اس کی میز وسیع و کشادہ تھی لیکن اس پر اخبارات کے پلندے رکھے ہوئے تھے۔ ایک کرائم رپورٹر کے سر پہ یہ ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ روزانہ اسپتالوں سے اموات کا حساب بھی معلوم کرے۔ جواب ملنے پر وہ ان کے نام ایک رجسٹر میں درج کرتا تھا اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھتا تھا۔ اسے ایسے لوگوں پر بھی خاص توجہ دینا ہوتی تھی، جو زندگی کی بہاریں دیکھ چکے ہوتے تھے اور اب جہانِ فانی سے کوچ کرنے کی تیاری میں تھے۔ اس کے لیے نعمان نے ایک فارم بنایا ہوا تھا۔ موت کی خبر سنتے ہی وہ اس کی خانہ پری کر لیتا تھا۔ پھر ان معلومات کو اخبار کے اموات کے کالم میں شائع کیا جاتا تھا۔ سویرا کا ایڈیٹر اور چیف رپورٹر احتشام عمر تھا۔ ایک روز نعمان ایک خبر لے کر اس کے پاس گیا تو اس نے چونک کر کہا ۔ کیا بات ہے نعمان کیا پھر کوئی شخصیت چل بسی ہے نہیں، موت تو ایک چھوٹے شخص کی ہوئی ہے لیکن خبر بڑی ہے۔ نعمان نے جواب میں کہا۔ وہ کیسے احتشام نے اپنا چشمہ درست کرتے ہوئے کہا۔ پھر اس کے ہاتھ سے خبر لے کر پڑھی اور آگے بولا۔ مجھے تو اس میں کوئی خاص بات نظر نہیں آرہی۔ سوائے اس کے کہ اس شخص کی موت ہوٹل بلیومون میں ہوئی جہاں شہر کے تقریباً سب ہی بوڑھوں نے اپنا مسکن بنا رکھا ہے۔ اس شخص کی موت پر تم کیوں اتنے پریشان ہو رہے ہو اس لیے کہ بلیومون میں کچھ زیادہ ہی اموات ہونے لگی ہیں۔ معلوم نہیں فرشتہ اجل کو اس ہوٹل سے اتنی اپنائیت کیوں ہو گئی ہے کیا وہاں بوڑھے کسی سازش کے تحت موت کا شکار ہو رہے ہیں یہی تو میں معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ نعمان نے کہا پھر مزید بولا۔ اس مہینے ، اس ہوٹل میں چوتھی موت ہے یہ میرا خیال ہے کہ تم ایسی باتوں میں اپنا وقت نہ ضائع کرو۔ احتشام نے ہاتھ اُٹھا کر کہا۔ اپنا کام کرو۔ یوں نعمان نے اس کی ہدایت پر عمل کیا اور اپنی میز پر آکر بیٹھ گیا۔ مرنے والے کاریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ اس کا نام ذیشان بیگ تھا۔ وہ تین تاریخ کو مرا تھا۔ اس کی عمر پینتالیس سال تھی۔ وہ معذور تھا اور اس کے لواحقین میں کوئی نہیں تھا۔ اسے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ ہوٹل مون کے منیجر نے طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال میں فون کر کے ایمبولینس بھیجنے کی گزارش کی لیکن اس سے پہلے ہی ذیشان بیگ انجہانی ہو گیا۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ سویرا کا ایڈیٹر چونک جاتا، مگر نجانے کیوں نعمان کے ذہن میں ایک خلل پیدا ہو چلا تھا کہ وہ اس کی تحقیق و تفتیش کرنے بیٹھ گیا۔ سات تاریخ کو کاشف خان کی موت ہوئی۔ اسے بھی ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ اس کی وارثوں میں ایک لڑکی تھی، جو غالباً کینیڈا میں رہتی تھی۔ اسے اطلاع دے دی گئی تھی، لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکی۔ گیارہ تاریخ کو بشیر شاہ دل کا دور پڑنے انتقال کر گیا۔ اس کے رشتے داروں میں بھی کوئی نہیں تھا۔ اس کے پانچ روز بعد ہی سولہ تاریخ کو سلیم ہمدانی کا انتقال ہو گیا۔ اس کا بھی کوئی والی وارث نہیں تھا۔ اس کی عمر باسٹھ سال تھی۔ دل اس عمر میں خاصا کمزور ہو جاتا ہے ، اس لئے اسے بھی دورہ پڑ گیا۔ مرنے والے کثرت سے مشروب خاص پیتے تھے ، جوا کھیلتے تھے۔ یوں ان کی صحت کافی خراب تھی، اس لئے ان کی موت پر کسی کو حیرت نہیں ہوئی، لیکن نعمان کی چھٹی حس نہ جانے کیوں یہ اشارہ کر رہی تھی کہ کوئی گڑبڑ ہے ضرور اس نے ریکارڈ چیک کیا تو پتا چلا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ہوٹل مون میں بیس اشخاص موت سے ہم کنار ہو چکے ہیں۔ اس کے لیے یہ بات کسی اچنبھے سے کم نہ تھی۔ چنانچہ وہ سیدھا ایڈیٹر انچیف احتشام کے کمرے میں دوبارہ گیا۔ تم نے اپنا کام تحریر کر لیا اس نے پوچھا۔ نہیں، میں اصل میں ہوٹل مون میں ہونے والی اموات پر تحقیق کر رہا تھا ، اس لیے کیا بکواس کر رہے ہو احتشام نے اس کا جملہ قطع کرتے ہوئے کہا۔ وہ سب بوڑھے تھے، ان کی عمریں ایسی تھیں کہ وہ ادھر اُدھر نکلنے کی بجائے سیدھے اوپر چلے جاتے ، سو چلے گئے۔ اب تم کون سے گڑے مردے اکھاڑنے میں اپنا فضول اور میرا قیمتی وقت برباد کرنے پر تلے ہوئے ہو وہ اس مہینے نہیں مرتے ، تو اگلے مہینے مر جاتے۔ ہمیں تو ان کی اموات کی خبریں چھاپنا ہیں۔ ہم اس پریشانی میں کیوں مبتلا ہوں کےان کی تعداد کتنی تھی سر، میں نے جو تحقیق کی ہے اس سے ایک دلچسپ فیچر بن سکتا ہے۔ نعمان نے اصرار کیا۔ اس لیے کہ گزشتہ چھ مہینوں میں وہاں بیس اموات ہوئی ہیں۔ اس پر فیچر نہیں تیار کیا جا سکتا۔ تم جا کر اپنا کام کرو۔ بوڑھے لوگ مرنے کے لیے ہی ہوتے ہیں۔ اس میں ایسی تشویش کی کیا بات ہے وہ سب مفلس اور کم مایہ تھے اور ان کا کوئی وارث بھی نہیں تھا۔ ان کی شخصیت پر کیا فیچر بنائیں ایڈیٹر کی جلی کٹی سننے کے بعد نعمان اپنے کمرے میں آ گیا۔ اس نے کالم لکھا اور ایڈیٹر کے سپرد کر دیا، لیکن وہ مطمئن نہیں تھا۔ کوئی چیز اسے پریشان کر رہی تھی۔ شام کو جب اس کی ڈیوٹی ختم ہوئی تو اس نے گاڑی نکالی اور ہوٹل مون کی طرف چل پڑا۔ ہوٹل مون ایک تین منزلہ عمارت تھی، جس کا بس نام ہی مون تھا، ورنہ اس میں مون والی کوئی بات نظر نہیں آتی تھی۔ عمارت کی وضع قطع قدیم تھی اور اس کی تعمیر سرخ اینٹوں سے کی گئی تھی۔ اندازہ ہوتا تھا کہ عمارت کی عرصے سے دیکھ بھال نہیں ہوئی ہے۔ اس نے اپنی کار مرکزی دروازے کے سامنے کھڑی کی اور چاروں طرف نظر دوڑائی۔ دروازے کے قریب گندگی کے ڈھیر تھے ، جن سے سخت تعفن اُٹھ رہا تھا۔ دو بوڑھے مردہ چال چلتے ہوئے فٹ پاتھ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ان کے شیو بڑھے ہوئے اور کپڑے سلوٹ زدہ تھے۔ مرکزی گیٹ کے قریب چند اور گاڑیاں بھی کھڑی تھیں جن میں ایک سیاہ رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار بھی تھی۔ نعمان مرکزی دروازے سے اندر چلا گیا۔ راہداری سے ناگوار بدبو آ رہی تھی۔ دائیں جانب ایک کاوئنٹر بنا ہوا تھا۔ وہ اس کی طرف چلا گیا۔ کاوئنٹر کے پیچھے ایک فربہ شخص بیٹھا ہوا تھا، جس نے ملگجے سے کپڑے پہن رکھے تھے۔ وہ اُونگھتے ہوئے ہلکی آواز میں خراٹے بھی لے رہا تھا۔ نعمان نے کاوئنٹر کے قریب پہنچ کر اسے انگلیوں سے بجایا تو اس نے آنکھیں کھول دیں اور اس کی جانب چونک کر دیکھنے لگا۔ اسے نعمان کا حلیہ وہاں رہنے والوں کی بہ نسبت بہتر دکھائی دیا تھا۔ اس نے بھنویں سکیڑ کر پوچھا۔ اگر تم کوئی خالی کمرہ لینے آئے ہو تو میں معافی چاہتا ہوں، یہاں کوئی کمرہ خالی نہیں ہے۔ ہوٹل کے منیجر کو بلائو۔ میں اس سے بات کروں گا۔ اس ہوٹل کا منیجر میں ہی ہوں، اور میرا نام شاکر ہے۔ میں روزنامہ سویرا کا نمائندہ ہوں۔ تمہارے ہوٹل میں ذیشان بیگ نامی ایک بوڑھے کی موت ہو گئی تھی، میں اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے آیا ہوں۔ تم اس کے بارے میں کیا معلوم کرنا چاہتے ہو اس نے تشویش بھری نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔ ذیشان کی موت کی اطلاع سب سے پہلے تم نے ہی دی تھی۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ بیمار تھا یا اس کی موت اچانک ہو گئی وہ بیمار تھا۔ اسے تقریباً ایک درجن بیماریاں تھیں۔ وہ کسی عمر رسیدہ افراد کے کئیرنگ والے ادارے کی جانب سے وظیفے پر گزارا کرتا تھا، اس لئے وہ مر گیا تو اچھا ہی ہوا۔ نعمان نے طنزیہ انداز میں اس کا جملہ قطع کرتے ہوئے کہا۔ اس لیے کہ اب زندگی اس کے لیے کرب ناک نہیں ہو گئی۔ وہ ساری تکلیفوں سے نجات پا گیا۔ معلوم نہیں نجات پا گیا یا نہیں ، اس کی تکلیفوں میں اضافہ ہوا یا کمی ، یہ کون بتا سکتا ہے ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس دنیا سے گزر ضرور گیا ہے۔ کاوئنٹر مین بولا۔ اس ہوٹل میں رہنے والے دنیا سے کچھ زیادہ ہی گزر رہے ہیں۔ کیا موت کے فرشتے سے تمہاری دوستی کچھ گہری ہو گئی ہے نعمان نے پھر طنزیہ کہا۔ میں نے ریکارڈ چیک کیا ہے۔ اس سے پتا چلا ہے کہ اس مہینے ہوٹل میں درجن بھر اموات ہوئی ہیں۔ مجھے ان بوڑھوں سے شکایت ہے کہ مرنے سے پہلے وہ یہاں کیوں آ گئے شاکر نے ناگواری سے کہا۔ وہ لاوارث اور کمزور تھے، ان کی موت لکھی ہوئی تھی۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ یہاں آنے کے بعد مرے ہوں ، ان کا پہلے سے کوئی ارادہ نہ ہو۔ تم چاہتے کیا ہو آخر ، مسٹر صحافی اس کی ناگواری بڑھ گئی۔ مرنے والے ہارٹ اٹیک میں مبتلا ہوئے ہیں۔ میرے خیال میں یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے نعمان نے پوچھا۔ سب ہی کو دل کا دورہ پڑ گیا کیا یہ حیرت کی بات نہیں اس میں حیرت کی کیا بات ہے ۔ اس نے ناک سکیڑ کر کہا۔ وہ بوڑھے تھے ، ناتواں تھے۔ دل کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور مر گئے۔ اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ تم اتنے پریشان کیوں ہو کیا ذیشان بیگ تمہارا رشتے دار تھا ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میں ان لوگوں پر ایک فیچر لکھنا چاہتا ہوں۔ بوڑھے اور لاوارث لوگوں سے کسی کو دلچسپی کیوں نہیں ہوتی، کیا وہ خود کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے ، جو اُن ضعیف العمر لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔ نعمان نے چالاکی سے بات آگے بڑھائی۔ یہی میرا مقصد ہے اور کچھ نہیں ، مجھے تعاون کی ضرورت ہے۔ تم خواہ مخوہ اپنے صفحات اور وقت ضائع کرو گے۔ حالاں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانونِ فطرت کے مطابق ہے۔ منیجر فلسفیانہ لہجے میں بولا۔ کیونکہ وہ سب بوڑھے گدھ تھے ، سمجھتے ہونا بوڑھے گدھ کون ہوتے ہیں وہی جو اپنی زندگی کے آخری ایام بھی اللہ کو یاد کرنے کی بجائے برائیوں میں گزار دیتے ہیں۔ یہ سب کے سب شرابی اور بد کردار تھے۔ انہوں نے جوانی میں اعتدال سے زندگی بسر نہیں کی، لہٰذا آخری عمر میں اس کا خمیازہ بھگتا منیجر سے اسے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئیں۔ اس لئے وہ وہاں سے چلا آیا۔ واپسی پر اس نے لابی میں چند بوڑھوں کو مست حال میں اور ایک دوسرے کو مارتے دیکھا۔ ان کے لباس میلے کچیلے تھے اور شیو اتنا بڑھا ہوا تھا کہ داڑھیوں کا گمان ہوتا تھا۔ وہ قہقہے تو لگا ر ہے تھے لیکن ان میں خوشی کے بجائے بے بسی تھی۔ وہ شاید اپنوں کی بے اعتنائیوں کا انتقام خود سے لے رہے تھے۔ نعمان وہاں سے چلا آیا، لیکن نجانے کیوں کوئی بات اسے رہ رہ کر کھٹک ضرور رہی تھی۔ کوئی ایسی بات تھی ضرور ، جو اسے الجھن میں مبتلا کرتی رہی تھی۔ اسے کوئی غیر معمولی بات محسوس ہوئی تھی، مگر وہ اس کا تجزیہ نہیں کر پا رہا تھا، یوں وہ چیز سامنے ہونے کے باوجود آنکھ سے اوجھل تھی۔ تین روز بعد اس کی الجھن دور ہو گئی۔ انہی کے روزنامے کا ایک فوٹو گرافر شہر بھر میں گھوم پھر کر کچھ تصاویر بنا لایا تھا۔ اس نے وہ تمام تصویریں ایڈیٹر کے سامنے ڈال دیں کہ جو اسے پسند ہوں ، رکھ لی جائیں، باقی واپس کر دی جائیں۔ پاس کھڑے نعمان نے بھی بھنویں سکیٹرے سامنے میز پر بچھی ہوئی ان تصاویر کو دیکھا۔ تین تصویر یں ایک زیر تعمیر اسپتال کی تھیں۔ ایک میں دو ڈاکٹر، شہر کے چند معزز لوگ اور انتہائی دائیں جانب دو تین کاریں کھڑی تھیں۔ ان کاروں میں ایک سیاہ رنگ کی ٹویوٹا کرولا بھی تھی۔ نعمان کے اندر ایک جھماکا ہوا۔ اسے یاد آ گیا کہ وہ سیاہ ٹویوٹا کار اس نے ہوٹل مون کے سامنے کھڑی دیکھی تھی۔ اس کار پر ڈاکٹر کی تختی لگی ہوئی تھی۔ کوئی ڈاکٹر اس گھٹیا سے ہوٹل میں رہتا ہو ، یہ وہ ماننے کے لیے تیار نہیں تھا۔ وہاں کوئی ایسا مریض ہونا بھی ناممکن تھا، جو ڈاکٹر سے علاج کراتا ہو۔ اس لیے کہ ٹویوٹا پر کوئی بڑا ڈا کٹر ہی آتا ہو گا۔ لاوارث بوڑھے ایسے ڈاکٹروں کا خرچ کیوں کر برداشت کر سکتے ہیں اس ہوٹل کے نزدیک بھی تیسرے درجے کے لوگ رہتے تھے۔ چنانچہ وہ ایسی قیمتی کار استعمال نہیں کر سکتے تھے۔ یہ تصویریں تم نے کتنے روز پہلے اُتاری تھیں بالآخر نعمان نے فوٹو گرافر سے سوال کیا۔ یہ میں نے کل سہ پہر کے وقت اُتاری تھیں۔ کیا ان میں کوئی حیرت ناک بات ہے یا تمہیں اپنی کوئی گرل فرینڈ یا کوئی رقیب نظر آ گیا ہے رپورٹر ذرا مخولیا تھا، مگر نعمان نے اس کا مذاق نظر انداز کرتے ہوئے سنجیدگی سے کہا۔ میں اس سیاہ رنگ کی ٹویوٹا کرولا کو دیکھ پریشان ہوں۔ میں نے اسے ہوٹل مون کے سامنے کھڑا دیکھا تھا۔ تم وہاں کب گئے اور کیوں فوٹو گرافر نے قدرے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔ ہوٹل مون سے تمہیں کیا لینا دینا تھا میں فیچر تیار کرنا چاہتا تھا، لہٰذا کہانی کی تلاش میں وہاں گیا تھا۔ تو پھر کوئی کہانی ملی اس بار احتشام نے نعمان کی طرف دیکھ کر ناگواری سے کہا۔ تم میں ایک اچھا ایڈیٹر بننے کی صلاحیت نہیں ہے، لہٰذا تم یہ فیصلہ ہی نہیں کر پاتے کہ کس موضوع پر فیچر لکھنا چاہیے اور کس پر نہیں۔ اس کی بات پر فوٹو گرافر منہ دبا کر بتیسی نکالنے لگا۔ نعمان نے البتہ فوراً جواب میں کہا۔ او کے جناب میں اب ہوٹل مون کا پیچھا چھوڑ رہا ہوں اور ساتھ ہی ایک اچھا ایڈیٹر بننے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس نے بات پوری کی اور اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔ اپنے روز مرہ کے کام سے فارغ ہونے کے بعد نعمان نے اپنی کار نکالی اور ہوٹل مون کی طرف چل پڑا، لیکن یہ دیکھ کر اسے مایوسی ہوئی کہ وہاں سیاہ ٹویوٹا کار موجود نہیں تھی۔ اس نے اپنی کار پارک کی اور ہوٹل کے مرکزی دروازے کی طرف چل پڑا۔ وہ ابھی اس کے نزدیک پہنچا ہی تھا کہ اس نے وہاں سے ایک سیاہ ٹویوٹا نکلتے دیکھی۔ وہ دائیں جانب مڑ گئی۔ اس پر ڈاکٹر کا ٹیگ لگا ہوا تھا، لیکن ڈرائیونگ سیٹ پر کون تھا اس کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ اس وقت سورج غروب ہو چکا تھا اور اسٹریٹ لائٹس روشن ہو نا شروع ہو گئی تھیں۔ نعمان فورا اپنی کار کی طرف پلٹا اور ٹویوٹا کا تعاقب شروع کر دیا۔وہ کار ایک متمول رہائشی علاقے کے ایک خوب صورت مکان میں داخل ہو گئی۔ وہاں سارے مکانات کے آگے لان تھے۔ نعمان نے آگے جا کر درختوں کے جھنڈ میں اپنی کار کھڑی کی اور واپس اس مکان کی طرف پلٹا۔ وہاں سناٹا چھایا ہوا تھا، کیونکہ وہ پوش علاقہ تھا اور وہاں ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا۔ مکان کا پھاٹک کھلا ہوا تھا اور اندر تک جانے والا راستہ سنسان پڑا تھا۔ نعمان پہلے تو قدرے جھجکا پھر اندر چلا گیا۔ چند قدم طے کرنے کے بعد دفعتاً اس کو ایک غراہٹ سنائی دی اور خون اس کی رگوں میں منجمد ہو گیا۔ وہ کتے کی آواز تھی۔ وہ آواز کی سمت مڑا تو ایک خاتون کو کتے کی زنجیر تھامے دیکھا۔ کون ہو تم اس نے درشتی سے پوچھا۔ میں ڈاکٹر طاہر سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔نعمان نے گھبرائے ہوئے لہجے میں کہا۔ کون طاہر یہاں اس نام کا کوئی ڈاکٹر نہیں رہتا۔ پھپ پھر احمق آدمی یہاں ڈاکٹر طاہر نہیں، ڈاکٹر مسعود جواد رہتے ہیں۔ ڈاکٹر مسعود جواد شہر کا مشہور سرجن تھا۔ وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں تھا۔ اس نے بہت سے پیچیدہ آپریشن کئے تھے۔ اس کا نام سن کر نعمان تذبذب میں مبتلا تھا کہ اتنا بڑا ڈاکٹر تیسرے درجے کے ہوٹل کے چکر کیوں کاٹ رہا ہے اب اس کے نزدیک سب سے اہم بات یہ تھی کہ تصدیق کرے کہ وہ کار واقعی ڈاکٹر مسعود جواد کی ہے یا نہیں لہذا اس نے متعلقہ ادارے میں فون کر کے پوچھا کہ اس شہر میں کتنے لوگوں کے پاس سیاہ رنگ کی ٹویوٹا ہے اس نے جواب میں بتایا کہ یہ چھوٹا سا شہر ہے ، اس میں صرف سرجن مسعود جواد کے پاس سیاہ ٹویوٹا ہے۔ لنچ کے وقت نعمان ایک بار پھر ہوٹل مون پہنچ گیا۔ اس کی الجھن کی وجہ ایک جیسی اموات تھیں اور وہ سب ہوٹل مون میں ہوئی تھیں۔ جب تک یہ معمہ حل نہ ہو جاتا اسے قرار نہیں آنا تھا۔ اس نے اپنی کار ہوٹل کے باہر ایک مناسب کسی جگہ پر پارک کر دی اور انتظار کرنے لگا۔ تھوڑی دیر بعد ہوٹل سے ایک بوڑھا شخص باہر نکلا۔ نعمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ وہ بوڑھا ایک عام قسم کے ریستوران میں جا کر بیٹھ گیا۔ اس کی میز خالی تھی، لہٰذا نعمان نے نزدیک جا کر کہا۔ اگر اجازت ہو تو میں یہاں بیٹھ جائوں ضرور اس نے سر ہلا کر کہا، پھر ویٹر کو بلا کر اس سے چائے لانے کو کہا۔ نعمان نے بھی اپنے لیے چائے کا آرڈر دے دیا۔ موسم خوش گوار ہے آج نعمان نے بوڑھے سے کہا۔ انتہائی تھرڈ کلاس اور بے کار موسم ہے۔ بوڑھے نے خشک لہجے میں کہا۔ انسان جب تک صحت مند اور نوجوان ہوتا ہے، زندگی میں چیزیں حسین نظر آتی ہیں اور موسم خوشگوار لگتا ہے۔ نعمان نے محسوس کر لیا کہ وہ زندگی سے اکتایا ہوا ہے ، اس لئے تلخ باتیں کر رہا ہے۔ اس نے تھوڑی دیر تک گفتگو کی اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ڈاکٹر مسعود جواد تقریباً ہر ہفتے ان بوڑھوں کا معائنہ کرنے آتا ہے۔ وہ وہاں سے واپس اپنے دفتر گیا اور ڈاکٹر مسعود جواد کی فائل نکال کر اس کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا۔ اس سے ایک بات سامنے آئی کہ اس نے حال ہی میں چند بڑے اور کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ نعمان نے ان کا حال احوال پڑھا اور ایک نتیجے پر پہنچ گیا۔ اگر اس کا تجزیہ درست تھا تو وہ ایک بہت بڑا انکشاف کرنے والا تھا، مگر اس سے پہلے ڈاکٹر مسعود سے ملاقات ضروری تھی۔ نعمان نے ایڈیٹر کے کمرے میں جھانک کر دیکھا۔ اس کی کرسی خالی تھی۔ معلوم ہوا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں گیا ہوا ہے۔ دو گھنٹے بعد ہی لوٹے گا۔ یوں موقع غنیمت جان کر اس نے کار نکالی اور ڈاکٹر مسعود کے اسپتال پہنچ گیا، لیکن اس کی سیکریٹری نے نعمان کو ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ اس کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔ جیسا کہ بڑے ڈاکٹروں کا وطیرہ ہوتا ہے۔ نعمان نے واویلا کیا کہ میں روزنامہ سویرا کا رپورٹر ہوں اور ڈاکٹر مسعود جواد سے میری ملاقات بہت ضروری ہے ، تب بھی اس نے نفی میں سر ہلایا لیکن اس کے غل مچانے سے یہ فائدہ ہوا کہ ڈاکٹر خود اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر باہر آ گیا۔ ہاں کیا بات ہے کیوں شور مچا رکھا ہے میں روزنامہ سویرا کا رپورٹر ہوں اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ اموات و حادثات کی رپورٹنگ اور فیچر لکھنے کا کام میرے پاس ہے۔ میرا ابھی مرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بہر حال تم اندر آجائو اور مختصر لفظوں میں اپنی روداد بیان کرو۔ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ اس نے کہا۔ وہ ایک دراز قامت اور وجیہہ شخص تھا اور اس کے بال سفید تھے۔ میں تم سے ہوٹل مون کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ نعمان نے بالآخر ملائم لہجے میں کہا۔ ہوٹل کا نام سنتے ہی ڈاکٹر مسعود کے چہرے پر برہمی کے آثار پیدا ہو گئے۔ اس نے کہا۔ میں بہت مصروف ہوں اور تمہیں صرف تین منٹ دے سکتا ہوں، اندر آ جائو۔ نعمان اس کے شان دار آفس میں داخل ہو کر اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا تو وہ بولا ۔کیا پوچھنا چاہتے ہو کیا ہوٹل مون آپ کی ملکیت ہے تمہیں اس سے کیا مطلب ڈاکٹر مسعود نے خشک نظروں سے اس کی طرف گھورتے ہوئے کہا۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ میں اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ بلا شبہ ڈاکٹر مسعود جواد ایک بڑی شخصیت تھی اور اس کی زبان سے کوئی بات اگلوانا آسان نہ تھی، اس لئے نعمان نے سوچا کہ اس سے براہ راست اصل موضوع پر ہی بات کرنا مناسب ہوگا۔ ہوٹل مون میں بعض ایسے معاملات اُبھر رہے ہیں کہ اس کے مالک کو جواب دہی مشکل ہو جائے گی، لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ اس پر گفتگو کر لی جائے ، ورنہ جب یہ کہانی اخبار میں شائع ہو جائے گی تو پھر کچھ نہیں ہو سکے گا۔ غیر ضروری چیزوں کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے۔ڈاکٹر نے ترش روئی سے کہا۔ اصل بات کرو۔ حال ہی میں ہوٹل مون میں بہت سی اموات ہوئی ہیں۔ نعمان نے بالآخر کہنا شروع کیا۔ تو پھر ان اموات کا تمہارے پیشے سے گہرا تعلق ہے۔ مثلاً ڈاکٹر مسعود ، نعمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولا۔ تین تاریخ کو ذیشان بیگ کا انتقال ہوا۔ اسی روز تم نے ایک صنعت کار کا آپریشن کیا تھا اور اس کے گردے کی پیوند کاری کی تھی۔ سات تاریخ کو بشیر شاہ کی موت واقع ہوئی، اس روز تم نے ایک دولت مند شخص کی بیٹی کی آنکھوں کا آپریشن کیا تھا۔ گیارہ تاریخ کو تم نے ایک شخص کے پھیپھڑے کی پیوند کاری کی۔ اس کے بعد چھبیس تاریخ کو فضول اور احمقانہ باتیں نہ کرو میں ایک کامیاب سرجن ہوں اور اب تک سینکڑوں آپریشن کر چکا ہوں۔ ڈاکٹر مسعود جواد نے غرا کر کہا اور نعمان کا جملہ اُدھورا رہ گیا۔ میر اخیال ہے کہ فاضل اعضا کی فراہمی کے لئے تم نے ہوٹل مون کو اپنا مرکز بنا رکھا ہے۔ پولیس کی دلچسپی اس کیس میں اس وقت مزید بڑھ جائے گی جب یہ پتا چلے گا کہ تم اس کے مالک بھی ہو ۔ بات قطع ہو جانے کے ایک سیکنڈ بعد ہی نعمان نے جلدی سے اپنا خیال اس کے آگے بیان کر دیا اور یہ سب کہتے ہوئے اس نے آنکھیں سکیڑ کر بہ غور ڈاکٹر مسعود کے چہرے پر اپنی بات کی اثر پذیری کے آثار بھانپنے کی کوشش بھی کی تو اسے مایوسی نہیں ہوئی تھی کیونکہ اس کی بات سنتے ہی ڈاکٹر کا چہرہ ایک دم متغیر سا ہو گیا تھا، لیکن دوسرے ہی لمحے اس نے سنبھلنے کی کوشش کی۔ کیا تم مجھے بلیک میل کرنا چاہتے ہو اس نے گھور کر کہا۔ اوہ نہیں، آپ غلط سمجھے ہیں۔ میں تو حقائق معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ وہ تو بہت سادہ ہیں، لیکن میں انہیں مشہور نہیں کرنا چاہتا۔ میں سادگی پسند ہوں۔ تم نہایت آسانی سے اسے سادہ کہہ رہے ہو لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ موٹی اسامیوں کے اعضا تبدیل کرنا یقیناً سرجری کا بڑا کارنامہ ہے، لیکن اعضا کی فراہمی غیر قانونی طور پر کرنا ایک قبیح فعل ہے اور اس کارروائی میں تمہارا ہوٹل منیجر شاکر بھی شامل ہے۔ یہ تم کیا بکواس کر رہے ہو۔ ڈاکٹر تقریباً چیختے ہوئے بولا۔ یہ درست ہے کہ میں نے اعضا کی پیوند کاری کے لیے ہوٹل مون کے چند بوڑھوں کی لاشوں کو استعمال کیا ہے ، لیکن اس کے لیے شاکر کو باقاعدگی سے ایک معقول رقم وہ یکلخت خاموش ہوا اور سوچتا ہوا بن گیا، پھر ذرا توقف کے بعد بولا۔ وہ سب لاوارث بوڑھے ہیں ۔ اگر انہیں بطور ریسرچ استعمال کر لیا، یعنی ان کے اعضا کسی اور مریض کو لگا دیئے، تو اس میں کیا حرج ہے میں اس سلسلے میں ذاتی طور پر کچھ رقم شاکر کو دے دیتا ہوں۔ تم چاہو تو تمہارے لئے بھی بندوبست ہو سکتا ہے، مگر اس معاملے کو اخبار میں نہیں آنا چاہیے ، ورنہ میری بڑی بد نامی ہو گی۔ بولو کیا کہتے ہو پل کے پل نعمان نے محسوس کیا کہ اس کا غصہ کافور ہو چکا ہے۔ وہ ہموار لہجے میں اسے مخاطب کرتے ہوئے بولا۔ ڈاکٹر مسعود جواد میں تمہیں بلیک میل کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں تو حقیقت معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ شاکر لاشیں فراہم کرنے کا تم سے باقاعدہ وظیفہ لے رہا ہے ، یا یوں کہہ لو کہ منہ بند رکھنے کا معاوضہ حقیقت وہی ہے جو میں نے تمہیں بتا دی ہے۔ بات یہ ہے کہ اگر پیوند کاری کے وقت تازہ اعضا نہ استعمال کئے جائیں، تو وہ ضائع ہو جاتے ہیں اور جاندار جسم انہیں قبول نہیں کرتا، اس لیے جونہی ان بوڑھوں میں سے کوئی مرتا ہے یا مرنے لگتا ہے تو شاکر مجھے خبر کر دیتا ہے۔ میں فوراً ہی جاکر متوفی کے مخصوص اعضا نکال لیتا ہوں اور آپریشن کر ڈالتا ہوں۔ اب بتائو ، میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہوں یا قبیح فعل سر انجام دے رہا ہوں اس کی بات سن کر نعمان نے ایک گہری ہمکاری بھری اور بولا۔ میں نے تمہارا بہت وقت لے لیا ہے۔ اب میں چلتا ہوں۔ وہ اُٹھ کھڑا ہوا۔ٹھہرو مسٹر نعمان اگر ہم کسی نتیجے پر پہنچ جاتے تو بہتر تھا۔ ڈاکٹر بولا۔ نعمان نے کوئی جواب نہ دیا اور وہاں سے نکل گیا۔ اب اس کے شکوک و شبہات یقین میں بدل چکے تھے کہ ہوٹل مون میں ضرور کوئی گڑبڑ ہے۔ وہ وہاں سے سیدھا ہوٹل پہنچا۔ وہاں دو چار بوڑھے لابی میں کہیں ہانکتے ہوئے چائے پی رہے تھے۔ اس نے ان پر اچٹتی سی نظر ڈالی اور راہداری کی طرف بڑھ گیا۔ راہداری اس وقت سنسان پڑی تھی۔اس کے اختتام پر ایک دروازہ تھا۔ کاوئنٹر پر اس وقت کوئی نہیں تھا۔ معلوم نہیں شاکر اس وقت کہاں گیا تھا۔ نعمان نے راہداری کا دروازہ کھولا اور دوسری طرف چلا گیا۔ وہاں کچن تھا، جب کہ بائیں جانب ایک خواب گاہ قسم کا کمرہ نظر آتا تھا۔ اس کمرے میں بھی کوئی نہیں نظر آیا تو اس نے سوچا کہ شاید شاکر اوپر ہو گا۔ یہ سوچ کر وہ اوپر چلا گیا۔ اس نے لفٹ کے بجائے زینے کو ترجیح دی تھی، مگر دوسری منزل پر بھی کوئی نہیں تھا، اس لیے وہ تیسری منزل پر پہنچ گیا۔ وہاں دائیں بائیں کمرے بنے ہوئے تھے۔ آخری کمرے کے دروازے میں اسے شاکر کی صورت نظر آئی۔ نعمان کو دیکھ کر اس نے کمرے کا دروازہ عجلت میں بند کر دیا۔ نعمان نے بھی کچھ گڑ بڑ بھانپتے ہی تیزی سے حرکت کی اور اس کے قریب پہنچ گیا۔ ہیلو ، شاکر میاں مجھے تمہاری تلاش تھی کیوں اس نے سوالیہ انداز میں ، کچھ ناگواری سے اپنی بھنویں سکیڑ کر کہا۔ اس لیے کہ میں مردوں پر فیچر تیار کر رہا تھا۔ اس سلسلے میں مجھے تمہاری تلاش تھی۔ میرے پاس فضول سوالات کے لیے وقت نہیں ہے۔ وہ دونوں ہاتھ پھیلا کر دھاڑا، جیسے اسے آگے بڑھنے سے روکنا چاہتا ہو۔ یہاں سے نکل جائو، میں تمہیں ہوٹل کے متعلق کوئی فیچر لکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اگر تم نے ایسا کیا تو میں تم پر مقدمہ کر دوں گا۔ تھوڑی دیر پہلے میں ڈاکٹر مسعود جواد سے ملاقات کر کے آرہا ہوں۔ نعمان اس کی بات نظر انداز کرتے ہوئے بولا ۔ جو تمہارا باس ہے۔ میں اس نام سے واقف نہیں ہوں۔ وہ دوبارہ دھاڑا۔ یہاں سے بھاگ جائو۔ میں اس ہوٹل میں رہنے والے چند بوڑھوں سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اس پر تو تمہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور ہاں یہ بھی بتادو کہ اس کمرے میں کون ہے یہاں کوئی نہیں رہتا۔ وہ پھر چیخا ۔ بھاگو یہاں سے تب ہی نعمان کچھ بھانپ کے راہداری کے دوسرے حصے کی طرف بڑھا اور پھر اگلے ہی لمحے اسے جھکائی دے کر پلٹا اور کمرے کے دروازے کو دھکیل کر کھولتا ہوا اندر چلا گیا۔ وہاں اسے ایک بوڑھا بستر پر چت پڑا نظر آیا۔ اس کے ہاتھ بے ہنگم زاویوں پر مڑے ہوئے تھے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے وہ بے ہوش ہو یا پھر اس جہانِ فانی سے کوچ کر گیا ہو۔ شاکر اس کے پیچھے تیزی سے لپک کر اندر آیا تھا۔ اس نے نعمان کا ہاتھ تھام کر زور سے جھٹکا دیا تو وہ باہر نکل گیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم نے ڈاکٹر مسعود جواد کے لیے ایک اور لاش تیار کر لی ہے۔ آج کل تو تمہارا لاش کا کاروبار زوروں پر ہے۔ یہ سن کر شاکر اسرار بھرے انداز میں مسکرایا۔ اس کی مسکراہٹ عجیب انداز کی تھی، پھر وہ اسی پر اسرار انداز میں بولا۔ چلو ، اندر آ جائو اب بات چھپانے سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ اس نے ایک ہاتھ پھیلا کر نعمان کو اندر آنے کا اشارہ کیا۔ نعمان کو تجس تھا کہ معلوم نہیں ، وہ کچھ کہنا چاہتا ہے ، یا پھر اسے کچھ دکھانا چاہتا ہے۔ وہ اندر چلا گیا تو شاکر نے دروازہ بند کر کے کہا۔ میرے پاس اتنا مواد ہے کہ تم بہ آسانی ایک عمدہ فیچر لکھ سکتے ہو۔ نعمان نے خاموشی اختیار کئے رکھی تاکہ وہ اپنی بات مکمل کر سکے۔ اس ہوٹل میں جو ناکارہ اور بدکار قسم کے بوڑھے رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں وہ اس معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور بد نما داغ بھی یہ لوگ بہت بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اس کے قصور وار وہ خود ہیں۔ ان کی زندگی اب کسی مصرف کی نہیں رہی۔ ان کے اپنے بھی ان سے بیزار رہتے ہیں۔ حکومت پر بھی بوجھ ہیں یہ بوڑھے اور میرے لیے سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ان میں سے بہت سوں نے میرے ہوٹل کا کرایہ بھی کئی ماہ سے ادا نہیں کیا ہے۔ تو تم ان کی لاشیں فروخت کر کے اپنا کرایہ پورا کرتے ہو نعمان نے اس کی طرف دیکھ کر زہریلے لہجے میں کہا۔ تمہارا اندازہ درست ہے۔ یہاں کے لوگ سادہ لوح ہیں۔ یہ بوڑھے لاوارث ہیں، اس لئے جب وہ مر جاتے ہیں تو کوئی ان کی فکر نہیں کرتا ۔ اس نے سادہ لفظوں میں جیسے بھیانک حقیقت کا اظہار کیا۔ نعمان پھر مڑ کر بستر پر پڑی لاش کو گھور نے لگا۔ معلوم نہیں یہ بد نصیب کون تھا البتہ تمہاری لاش کو ٹھکانے لگانے میں مجھے بہر حال دشواری پیش آئے گی ۔ یکلخت شاکر کا لہجہ خوف ناک ہو گیا۔ ایک لمحہ کے لیے تو نعمان جیسے نڈر آدمی کو بھی اس کے لہجے نے دہلا دیا۔ تب ہی شاکر اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر جارحانہ انداز میں اس کی جانب بڑھا۔ نعمان آہستہ آہستہ پیچھے کھسکنے لگا۔ اس نے اپنے خوف پر حتی الوسیع قابو پانے کی کوشش چاہی تھی، اس کے پاس کوئی ہتھیار بھی نہ تھا۔ خیر ،ہتھیار تو شاکر کے پاس بھی نہ تھا، اس لیے نعمان کو کچھ تسلی تھی کہ وہ فوری طور پر اس کی گرفت میں نہیں آسکتا۔ دو بدو مقابلے کی مہلت کافی ہوتی ہے۔ ممکن تھا کہ شاکر اس کا گلا دبانے کا ارادہ رکھتا ہو ، جو بہرحال اتنا آسان کام نہ تھا۔ اچانک شاکر نے جست لگائی اور سیدھا اس پر آرہا، مگر نعمان نے برق کی سی حرکت سے جھکائی دے کر خود کو اس کی گرفت سے بچانے کی کوشش کی تھی، لیکن اس کی گردن پھر بھی شاکر کے ہاتھوں کی گرفت میں آتے آتے بچی تھی۔ نعمان اندازے کی غلطی سے میز سے ٹکرایا گیا اور فرش پر آ رہا۔ اس کا سر چوں کہ پتھریلے فرش سے ٹکرا گیا تھا، چنانچہ اسے چکر آنے لگے اور آنکھوں کے آگے تاریکی چھانے لگی تھی۔ ٹھیک اسی وقت شاکر نے پھر جست لگائی اور اس بار اس کی گردن دبوچ ہی لی۔ اس کے طاقت ور ہاتھ نعمان کی گردن دبائے دے رہے تھے اور نعمان کے لیے سانس لینا دشوار ہوا جا رہا تھا۔ ایسے ہنگامی موقعوں پر انسان کے ہاتھ پائوں یوں بھی ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں یا پھر قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور وہ حالات کا مقابلہ کرنے لگتا ہے۔ نعمان کی بھی قوت مدافعت بڑھ گئی۔ اس نے اپنی توانائی مجتمع کی اور شاکر کو اپنے اوپر سے اُچھال پھینکا۔ شاکر دوسری طرف گرا تو نعمان پھرتی سے اُٹھ کھڑا ہوا اور دروازے کی جانب لیکا، لیکن شاکر نے اس کو دبوچ لیا اور اس کی گرفت سے خود کو چھڑانے کے لیے زور آزمائی کرنے لگا۔ اچانک شاکر نے نعمان کی ناک پر اپنے سر کی ٹکر رسید کر دی۔ نعمان کے حلق سے مارے تکلیف کے کراہ آمیز چیخ بلند ہوئی، اس کا سر چکرانے لگا اور حواس مختل ہونے لگے۔ وہ جانتا تھا کہ یہ بہت نازک اور سنگین وقت تھا۔ اگر اس نے خود کو جلدی نہ سنبھالا اور بے ہوش ہو گیا تو پھر اس کی آنکھ شاید عالم بالا میں ہی کھلے گی۔ اس سوچ نے اس کے اندر ایک نئی طاقت بھر دی، جان بچانے اور بقا کے جذبے نے اس کے ڈھتے وجود کو جیسے پل کے پل ایک انجانی قوت میں بدل دیا۔ اس نے سر کو دو تین بار جھٹکا۔ یہ موقع بھی اسے تب ہی ملا جب مردود صفت شاکر اسے نڈھال کرنے کے بعد یہ سمجھا تھا کہ اب شکار قابو میں ہے۔ وہ اسے دبوچ کر کمرے کے وسط میں کھینچے لے جارہا تھا۔ تب ہی شاکر کے ذہن میں ایک خیال آیا۔ اس نے جھوٹ موٹ اور نیم بے ہوشی کی اداکاری شروع کر دی، تاہم اب بھی اس کی زخمی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ شاکر نے اسے ایک طرف ڈالا اور وال کیبنٹ سے ایک سرنج اور وائل نکالا۔ شاکر نے بھینچی بھینچی نظروں سے دیکھا۔ وہ سرنج میں دوا بھر رہا تھا۔ وہ سمجھ گیا کہ یہ اسے مکمل طور پر بے ہوش کرنے کے بعد آرام سے ٹھکانے لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سرنج میں دوا بھرنے کے بعد شاکر اس کی جانب بڑھنے لگا۔ اس کے بدہیت ہونٹوں پہ بڑی شیطانی مسکراہٹ رقصاں تھی۔ نعمان اسی طرح بے حس و حرکت پڑا رہا تھا، لیکن ایک آنکھ کی جھری سے وہ اسے دھیرے دھیرے اپنے قریب آتا دیکھ رہا تھا۔ پھر جیسے ہی شاکر دوا بھری سرنج لیے ہوئے اس کے نزدیک پہنچا، نعمان نے اپنے ڈھتے وجود کی بچی کچھی طاقت مجتمع کی اور جونہی شاکر سرنج لیے اس پر جھکا، نعمان نے اپنے دائیں ہاتھ کا گھونسہ اس کے جبڑے پر رسید کر دیا۔ شاکر اس اچانک اور غیر متوقع حملے کے لیے بالکل بھی تیار نہ تھا۔ نتیجتا مار کھا گیا۔ وہ حلق سے اوغ کی کراہ آمیز چیخ کے ساتھ چند قدم پیچھے جا لڑکھڑایا، لیکن سرنج اس کے ہاتھ میں دبی رہی، چھوٹی نہیں۔ اس نے فورا دیوار کا سہارا لے کر کھڑے ہونے کی کوشش کی تھی کہ اچانک ہال کی طرف سے دوڑتے قدموں کی آوازیں آنے لگیں۔ یہی وہ وقت تھا جب کچھ لوگ اندر آئے۔ ان میں بوڑھے بھی تھے اور کچھ جوان بھی۔ ان دونوں کو باہم دست و گریبان دیکھ کر وہ ٹھٹھک کر وہیں رک گئے۔ تب ہی نعمان نے چلا کر مدد کے لیے انہیں اکسایا۔ میری مدد کرو یہ خونی آدمی ہے۔ تمہیں قتل کر کے تمہاری لاشیں ڈاکٹر کے ہاتھ فروخت کر دیتا ہے اور وہ انہی لاشوں کے اعضا نکال لیتا ہے۔ وہ دیکھو وہ لاش اسی مقصد کے لیے رکھی ہوئی ہے۔ یہ عقدہ کھلتے ہی لوگ شاکر پر پل پڑے۔ تھوڑی دیر بعد پولیس کو مطلع کیا گیا۔ اسی دوران سویرا کا ایڈیٹر احتشام بھی اپنے دو آدمیوں کے ساتھ آ گیا تھا۔ شاکر کو ہتھکڑیاں لگادی گئی تھیں۔ احتشام نے نعمان کا کاندھا تھپتھپاتے ہوئے شفقت بھری مسکراہٹ سے کہا۔ تمہیں کرائم رپورٹر ہونے کی بجائے محکمہ پولیس میں بھرتی ہو جانا چاہیے۔ جواب میں نعمان بھی ہولے سے مسکرایا تھا۔ اگلے دن ، اخبارات میں اس خبر کے علاوہ ایک اور سنسناتی خبر بھی شامل تھی اور وہ یہ تھی کہ ڈاکٹر مسعود جواد نے خودکشی کر لی تھی۔ اردو کہانیاں خواتین ڈائجسٹ | null |
null | null | null | 25 | https://www.urduzone.net/ajeeb-rishte/ | بچپن میں ذہن بہت تیز ہوتا ہے۔ یادداشت ایسی ہوتی ہے کہ اس دور کی باتیں کبھی نہیں بھولتیں۔ اس وقت میری عمر پانچ برس تھی ، جب میں نے اور بھائی نے جو منظر دیکھا ، اس کو قیامت تک کون بھلا سکتا ہے۔ بتاتی چلوں کہ میرا بھائی شہزاد مجھ سے صرف ڈیڑھ برس بڑا تھا۔ نانی سے سنا تھا کہ ماں کی جب شادی ہوئی، وہ سولہ برس کی تھیں۔ میرے والد ، امی کے چچازاد تھے۔ وہ بہت خوش حال تھے۔ دادا نے ساری زندگی کی محنت سے ان کے لئے دولت جمع کی تھی اور ساری ذمہ داریاں اپنے بوڑھے کندھو ں پر سنبھال رکھی تھیں۔ والد تو ہر غم سے آزاد تھے ، یہی وجہ تھی کہ جب دادا جان کا انتقال ہوا، تو ابا جان کاروبار نہ سنبھال سکے۔ تایا جان باپ کے مرنے کے بعد اپنا حصہ لے کر الگ ہو چکے تھے۔ وہ اپنا جنرل اسٹور چلا رہے تھے ، جبکہ ابا جان کو کمانے کا ڈھنگ نہیں آتا تھا۔ کمانے سے لٹانا آسان ہوتا ہے۔ میرے والد نے یہ احساس نہ کیا کہ دادا نے کس مشکل سے چار پیسے جمع کئے ہیں۔ باپ کے دنیا سے جاتے ہی وہ عیاشیوں میں پڑ گئے تو میری ماں پر بھی برا وقت آگیا۔ والد صاحب میری ماں سے بے حد محبت کرتے تھے ، لیکن جب سے عیاشی کی طرف مائل ہوئے ، نشہ کر کے گھر آنے لگے ، تب نشے کی حالت میں امی کو خوب مارتے اور جب نشہ اتر جاتا تو رورو کر معافیاں مانگتے تھے۔ امی اس صورت حال سے تنگ آگئیں۔ ایک دن ابا نے نشے کی حالت میں ان کو اتنا مارا کہ نیم جان ہو کر گر گئیں۔ پڑوسیوں نے ماموں اور نانی کو اطلاع دی۔ وہ آکر میری والدہ کو اپنے گھر لے گئے۔ اس وقت میری عمر تین سال جبکہ میر ابھائی ساڑھے چار سال کا تھا، جب ماں روٹھ کر میکے بیٹھ گئی تھیں۔ ماں اس حادثے میں اتنی مضروب ہوئی تھیں کہ ہفتہ بھر اسپتال میں رہی تھیں۔ انہوں نے میرے باپ کے خلاف کوئی بیان دیا اور نہ زبان کھولی، لیکن ماموں اور نانی نے تہیہ کر لیا کہ اب تبسم کو گھر نہیں بھیجیں گے۔ چند دن بعد والد کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ معافی تلافی کرنے اور امی کو ساتھ لے جانے کے لئے نانی کے گھر آگئے۔ امی نے جانے سے انکار کر دیا اور نانی نے بھی ابا سے کہا کہ تم گھر میں اکیلے ہوتے ہو اور نشہ کرتے ہو۔ نشے کی حالت میں انسان کو اپنی خبر تک نہیں رہتی۔ تم کسی دن یونہیں مارتے مارتے ، میری بیٹی کو مار ہی ڈالو گے اور اس کو بچانے والا کوئی نہ ہو گا۔ میں ہر گز اپنی لڑکی کو تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گی۔ میرے والد ، دو سال کے عرصے میں کئی بار امی کو منانے کے لئے آئے، لیکن انہوں نے ہر بار انکار کیا۔ نانی اور ماموں نے بھی امی کا ہی ساتھ دیا۔ آخری بار جب وہ آئے ، تو بھائی شہزاد تقریباً سات برس کے تھے اور برآمدے میں گیند سے کھیل رہے تھے۔ یہ صبح آٹھ بجے کا وقت تھا۔ امی نے ناشتے کے برتن سمیٹے اور وہ دھونے کے لئے کچن میں چلی گئیں۔ نانی اماں صحن میں پڑی چار پائی پر بیٹھی تھیں۔ میرے والد آکر ان کے پاس بیٹھ گئے اور کہا کہ چچی جان میری بیوی کو اب میرے ہمراہ بھیج دو۔ مجھے بہت سزا مل چکی ہے۔ میں نے کوٹھے پر جانا اور نشہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس پر نانی نے کہا۔ میں کیسے یقین کر لوں تم کوئی اپنا ضامن لاؤ، ورنہ تبسم کو تمہارے ہمراہ نہ بھیجوں گی۔ غرض ایسے ہی کچھ باتیں ہوئی اور میرا باپ، نانی اماں کو دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا۔ یہ کئی بار ہو چکا تھا، تبھی نانی نے ابا کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔ وہ بارہ بجے کے قریب میری ممانی کے میکے چلی گئیں۔ ممانی کے ہاں بیٹا ہوا تھا۔ ماموں پہلے ہی سے وہاں موجود تھے۔ نانی کے جانے کے گھنٹہ بھر بعد ابا پھر آگئے۔ اس وقت امی میں اور شہزاد گھر میں تھے۔ میرا بھائی کھیل رہا تھا اور میں اس کے لکڑی کے گھوڑے پر بیٹھی، جھولے لے رہی تھی۔ پہلے ابا آتے تھے تو ہم سے بات کرتے تھے، مگر اس وقت انہوں نے ہماری طرف کوئی توجہ نہ دی۔ میں نے دیکھا کہ ابا نے میری ماں کی گردن پر سے بال ہٹائے۔ اس وقت وہ ترکاری چھیل رہی تھیں۔ بولیں۔ ثمر مذاق مت کرو۔ ان باتوں سے کیا ہوتا ہے ، ماں اب نہیں مان رہیں۔ وہ نہیں مانتیں تو تم مان جاؤ ۔ ابا نے کہا۔ جب تک وہ نہیں مانتیں، میں کیسے مان جاؤں۔ ماں نے جواب دیا۔ میری ماں جب ابا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وہ ان کے پیچھے کھڑے تھے۔ امی کے گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ پشت سے حملہ کریں گے ، مگر میں دیکھ رہی تھی کہ ابا نے چھرا نکالا، ان کا ہاتھ ہوا میں بلند ہوا اور پھر انہوں نے میری ماں کی گردن پر وار کرنے شروع کر دیئے۔ گردن سے خون کے فوارے ابلنے شروع ہو گئے۔ میرا بھائی بھی یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ وہ اس قدر خوف زدہ ہوا کہ تیر کی طرح دروازے کی سمت بھاگا اور باہر نکل گیا اور میں کچن میں چھپ گئی۔ سامنے بیرونی دروازہ بھی کھلا ہوا تھا۔ میں نے کچن کی کھڑکی سے دیکھا کہ نانی دروازے سے آرہی ہیں۔ تبھی بھائی باہر ہی ان سے لپٹ گیا۔ وہ اشارہ سے کہہ رہا تھا کہ جلدی جاؤ، اندر جا کر دیکھو۔ اس کے منہ سے الفاظ نہ نکل رہے تھے۔ اس کی گھگی بندھ گئی تھی۔ نانی دوڑی ہوئی اندر آئیں۔ جونہی انہوں نے صحن میں قدم رکھا، بیٹی پر داماد کے وار دیکھ کر وہ بچانے کی خاطر امی پر جھکیں، تب ابا کا خنجر مشین کی طرح ان پر چلنے لگا۔ بوڑھی ہڈیاں کیونکر ایسے وار سہ سکتی تھیں۔ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ، ماں پہلے ہی بے ہوش ہو کر گر چکی تھیں۔ ابا سمجھے کہ دونوں کا کام تمام ہو چکا ہے ، وہ خنجر وہیں پھینک کر باہر کو نکل بھاگے لیکن ان کو باہر ہی لوگوں نے پکڑ لیا اور حوالہ پولیس کر دیا۔ لوگ میری ماں اور نانی کو اسپتال لے گئے۔ قسمت کی بات کہ امی ، جن کا کافی خون بہہ چکا تھا اور سب ان کو مردہ سمجھ رہے تھے ، وہ بچ گئیں۔ خنجر کے وار سے بچنے کو وہ ادھر اُدھر ہو تیں تو وار کندھوں پر زیادہ لگے تھے۔ وہ کافی دن اسپتال میں داخل رہیں۔ اللہ نے انہیں دوبارہ زندگی دے دی اور وہ ٹھیک ہو کر ماموں کے گھر واپس آگئیں۔ میں اور شہزاد پہلے سے ممانی کے پاس تھے۔ دو سال مقدمہ چلا۔ ابا کو بالآخر پھانسی ہو گئی۔ جس دن پھانسی ہوئی ، تایا، ماموں کے گھر آئے اور ان کے گلے لگ کر بہت روئے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ میرا ایک ہی بھائی تھا، اپنی بیوقوفی کی وجہ سے پھانسی لگ گیا۔ اب ہمارے خاندان کی واحد نشانی میرا بھتیجا ہے، جس سے میرے باپ کی نسل چلے گی۔ بے شک بھتیجی بھی مجھے بیٹی کی طرح پیاری ہے، لیکن یہ پریا دھن ہے۔ اس کو بیاہ کر اپنے گھر چلے جانا ہے۔ خدارا میرے بھائی کے بچوں کو ہمیں دے دو۔ میں ان کو پڑھاؤں لکھاؤں گا ، ان کی اچھی طرح دیکھ بھال اور پرورش کروں گا۔ میرے بعد میرا بھتیجا شہزاد میری جائیداد کا وارث ہو گا۔ چکنی چپڑی باتیں کر کے میرے تایا نے ماموں کو رام کر لیا۔ امی نے مجھے ان کے ساتھ نہ جانے دیا کیونکہ وہ اکیلی رہ گئی تھیں۔ بہرحال شہزاد کو وہ اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے۔ ماموں اس لئے اس امر پر رضامند ہو گئے تھے کہ وہ میری ماں کی دوسری شادی کرنا چاہتے تھے تبھی انہوں نے سوچا کہ لڑکا اپنے وارثوں کے پاس چلا جائے۔ بچی ابھی چھوٹی ہے، اس کا بعد میں سوچ لیں گے۔ اس طرح شہزار ددھیال میں اور میں ننھیال کے حصے میں گئی، یوں ہمار ا بٹوارہ ہو گیا، حالانکہ امی شہزاد کو تایا کے حوالے کرنے پر رنجیدہ تھیں مگر ماموں کے سامنے مجبور ہو گئیں۔ تایا شہزاد کو لے کر چلے گئے ، اس دن میں بہت رو رہی تھی۔ میرا بھائی مجھ سے جدا ہو رہا تھا ہم ہر وقت ساتھ رہتے اور ساتھ کھیلتے تھے۔ پہلے پہل تو تایا اور تائی، شہزاد کے ساتھ اچھا سلوک رکھتے تھے، پیار کرتے تھے۔ ان کے اپنی کوئی اولاد نہ تھی، شہزاد کو اپنانے کے بعد اللہ نے ان پر ایسا کرم کیا کہ شادی کے سولہ برس بعد وہ بھی ایک بیٹے کے والدین بن گئے۔ یہ ایک معجزہ تھا جبکہ یہ دونوں تو ناامید ہو چکے تھے۔ اس کے بعد تو تائی کے گھر ننھے منوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہر سال وہ ایک نئے بچے کی خوشی سے مالا مال ہو رہے تھے۔ پانچ سالوں میں ہی اوپر تلے چار بچوں کے والدین بن گئے۔ تائی کا گھر اولاد سے بھر گیا تو اس گھر میں شہزاد کی گنجائش نہ رہی۔ جب وہ بارہ برس کا ہوا تو تایا نے اس کو اسکول سے ہٹالیا اور اپنی دکان پر بٹھا دیا۔ وہ کہنے لگے۔ مجھے تمہاری ضرورت ہے۔ تم اب میرے ساتھ کاروبار میں لگو اور اسٹور کو سنبھالو۔ میں اکیلا تھک جاتا ہوں۔ وہ اکثر سامان کی خریداری کے سلسلے میں باہر چلے جاتے، تبھی جنرل اسٹور شہزاد کے سپرد کر جاتے۔ کہتے کہ ٹھیک طرح سے حساب کتاب کاپی پر لکھتے جانا۔ ادھر تائی کی یہ عادت تھی کہ شوہر جب بھی مال خرید نے بڑے شہر جاتے ، وہ اسٹور پر جا دھمکتیں۔ تایا کی غیر موجودگی میں اسٹور سے چیزیں لے جاتیں اور کہہ جاتیں کہ ان چیزوں کا حساب کتاب کاپی میں مت لکھنا، ورنہ میں تمہارے تایا کو کہوں گی کہ یہ چیزیں میں نے نہیں لیں بلکہ شہزاد نے چرا کر اپنے دوست گل امیر کو دے دی ہیں۔ اس بار بھی جب تایا شہر سے باہر گئے تو تائی دکان پر گئیں اور بہت سی چیزیں اٹھا لیں۔ کہنے لگیں۔ خبردار ان کا اپنے تایا سے کوئی ذکر نہ کرنا، ورنہ میں تم پر چوری کا الزام لگادوں گی تو تمہارا تایا تمہیں بندوق سے مار دے گا۔ انہوں نے یہ بات شہزاد کو ڈرانے کو کہی تھی۔ وہ سچ سمجھ بیٹھا اور اتنا ڈر گیا کہ اسی روز شام کو دکان سے پیسے نکال کر بھاگ کھڑا ہوا، ایسے راستوں کی سمت جنہیں وہ جانتا بھی نہ تھا۔ البتہ جاتے ہوئے اپنے دوست گل امیر کو بتا گیا تھا کہ میں اس وجہ سے یہاں سے جا رہا ہوں۔ ریل میں بیٹھا تو دوست کو کہا کہ میرا دل تو چاہ رہا ہے کہ ماں کے پاس چلا جاؤں مگر تایا مجھے نہیں چھوڑے گا۔ وہ ماموں کے پاس چلا جائے گا۔ ابا نے میری نانی کو مارا اور ماں کو بھی مار دینا چاہا تھا تو اب تایا مجھے نہ مار دے۔ اس نے گل امیر کو یہ بھی بتایا کہ وہ پھو پھی کے گھر ملتان جارہا ہے ، مگر ایک اسٹیشن پہلے ہی اتر پڑا۔ اسٹیشن پر اُسے ادھر اُدھر گھومتے دیکھ کر دو آوارہ شخص اس کے پیچھے لگ گئے۔ وہ ان کے ڈر سے قریبی مسجد میں چلا گیا۔ امام صاحب نے اُسے پریشان دیکھا تو قریب آکر پریشانی کا سبب پوچھا۔ شہزاد نے ان کو تمام احوال بتادیا۔ انہوں نے دو دن اس کو اپنے پاس ٹھہرایا اور تیسرے روز اپنے ایک عزیز جو زمیندار تھے ، ان کے پاس ملازم رکھوا دیا۔ زمیندار صاحب کا نام علی حسن تھا۔ یہ ایک اچھے اور مہربان دل انسان تھے۔ شہزاد ان کے جانوروں کا سب کام کرتا تھا۔ گھر یلو ملازم تھا، لیکن وہ اس کو اپنے بچوں کی طرح شفقت سے رکھتے تھے۔ ایک دن ان کو کسی نے برا بھلا کہا، اور گالی دی تو شہزاد سے یہ برداشت نہ ہو سکا اور وہ اس شخص سے جھگڑ پڑا، جبکہ وہ دو جوان لڑکے تھے ، طاقت ور تھے اور شہزاد دبلا پتلا ، ناتواں سا، اکیلا تھا۔ اس کو خبر نہ تھی کہ مالک اس کے پیچھے آرہا ہے۔ علی حسن نے تمام جھگڑا سن لیا۔ ان لوگوں سے بھڑ جانے کی وجہ سے بھائی کافی زخمی ہو گیا تھا تھا۔ جب زمیندار نے ان لڑکوں کو للکارا تو وہ بھاگ گئے۔ یہ واقعہ گل حسن کے کھیتوں میں پیش آیا تھا۔ زمیندار نے بھائی کو اُسی وقت اسپتال پہنچایا اور شہزاد کی وفاداری پر کمال شفقت دکھائی۔ انہوں نے اس سے گھر یلو حالات اور رشتہ داروں کے بارے پوچھا تو بھائی نے جذبات سے مغلوب ہو کر ان کو تمام روداد کہہ سنائی۔ ان کو بہت افسوس ہوا کہ یہ بچہ ، ایک خوشحال گھرانے کا فرد ہو کر زمانے کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ انہوں نے میرے بھائی سے امی کا پتا پوچھا۔ امی کی دوسری شادی ہو چکی تھی اور شہزاد کو ان کا پتا معلوم نہ تھا۔ بس اسی قدر معلوم تھا کہ وہ لاہور میں کہیں رہتی ہیں اور ان کا شوہر ویگن چلاتا ہے۔ یہ معلومات بھی بھائی کو گل امیر سے ملی تھیں، جو کبھی کبھی ماموں کے گھر جاتا تھا۔ شہزاد ، تایا کا پتا بھی نہ بتاتا تھا۔ اُس کے دل میں خوف بیٹھ گیا تھا کہ اس نے تایا کے پیسے چرائے تھے ، اب تایا مل گئے تو اس کو نہیں چھوڑیں گے ، اسی سبب وہ لوٹ کر گھر نہیں آیا۔ زمیندار صاحب نے شہزاد کو آمادہ کیا کہ وہ ہر حال میں اپنے ماموں ، ماں یا تایا سے ملے۔ اس کو ایک بار اپنے رشتہ داروں سے ملنا چاہئے۔ تب بہت سوچنے کے بعد اس نے ماں سے ملنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ اس نے علی حسن سے کہا کہ آپ مجھے میری ماں سے ملوا دیں، ان کو بھی مجھ سے ملنے کی ایسی ہی چاہ ہو گی جیسی مجھے ان سے ملنے کی ہے۔ زمیندار صاحب اس کو لاہور لے گئے ، جہاں کا اتا پتا ان کے دوست گل امیر نے دیا تھا۔ یہ اس علاقے میں امی کا مکان ڈھونڈتے رہے۔ لوگوں نے ان کو ادھر ادھر گھومتے دیکھا تو پوچھا کہ آپ یہاں کیوں بار بار چکر لگا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ قاسم خان کا گھر ڈھونڈ رہے ہیں، جو ویگن ڈارئیور ہے۔ ایک محلے داران کو ایک مکان پر لے گیا کہ یہی تیرے سوتیلے باپ کا مکان ہے۔ شہزاد نے کانپتے ہاتھوں سے دروازہ کھٹکھٹایا تو چار چھوٹے چھوٹے بچے ایک ساتھ دروازے پر آگئے اور ان کے پیچھے ایک عورت کھڑی تھی، جو میری اور شہزاد کی ماں تھی۔ اس روز میں امی سے ملنے ان کے گھر آئی ہوئی تھی۔ میرے شوہر کبھی کبھی مجھے وہاں لے جاتے تھے۔ میں امی کے پیچھے ہی کھڑی تھی۔ شہزاد نے دیکھتے ہی ماں کو پہچان لیا، مگر امی اس کو نہ پہچان سکیں۔ میں شہزاد کو پہچان چکی تھی مگر وہ ماں کی دید میں ایسا گم تھا کہ اس نے میری جانب نظر ہی نہ کی۔ تم کون ہو ماں نے انجان بن کر کہا تو میرا بھائی پھٹی پھٹی آنکھوں سے امی کو تکنے لگا کہ ماں اتنی بدل چکی تھی ، اپنے ہی بیٹے کو نہیں پہچان پارہی تھی۔ تبھی اس نے ہمت کر کے کہا۔ ماں میں ہوں ، تمہارا بیٹا شہزاد کیا تم مجھے پہچانی نہیں ہوں ایک لمحے کو ماں کے چہرے پر مسرت کی لہر دوڑ گئی، مگر اگلے لمحے تاریکی چھا گئی اور وہ خوفزدہ ہو گئیں۔ کہنے لگیں۔ شہزاد بہتر ہے کہ تم واپس چلے جاؤ۔ تمہارا سوتیلا باپ تمہارا آنا پسند نہیں کرے گا۔ تم ماموں کے گھر چلے جاؤ، میں وہاں آکر تم سے مل لوں گی۔ وہ ان کی بات سن کر بھونچکا رہ گیا۔ میں اور شہزاد دونوں ہی سوچ نہیں سکتے تھے کہ ماں برسوں بعد اپنے بیٹے سے مل کر ایسا ردعمل دے گی۔ وہ تو حیران تھا کہ امی اجنبیوں کی طرح دروازے میں کھڑی تھیں۔ انہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر آنے کو بھی نہیں کہا، نہ یہ پوچھا کہ تم اب کہاں رہتے ہو کتنی دور سے آئے ہو اور کیسے میرا پتا تلاش کیا ہے۔ امی نے یہ تک نہ کہا کہ بیٹا شہزاد ، تم لمبی مسافت سے تھک گئے ہو گے۔ آؤ ، دو گھڑی آرام کر لو۔ شاید تم کو بھوک لگی ہو ، پیاس ستار ہی ہو۔ ایک گلاس پانی پی لو یا کچھ کھالو پھر چلے جانا۔ شہزاد حیران اور پریشان کھڑا تھا۔ ماں نے اس کے چہرے کو دیکھا، پھر اپنے چار چھوٹے چھوٹے بچوں پر نظر ڈالی اور پریشان کی ہو کر رونے لگیں۔ میں ان کو روتے دیکھ کر بھی مہر بلب تھی، کیونکہ معاملہ جانتی تھی۔ مجھے معلوم تھا کہ جب امی کی شادی ہوئی تھی تو ماموں نے ان کے شوہر سے کہہ دیا تھا کہ تبسم کے بیٹے کو اس کا تایا لے گیا ہے۔ وہ بچہ اب آپ لوگوں کی زندگی میں نہیں آئے گا۔ اس پر اس شخص نے کہا تھا کہ میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ لڑکا اپنوں میں رہے۔ نکاح سے قبل یہ معاملہ طے کر لیں کہ ان کے پہلے شوہر کا لڑکا یا تو اپنے تایا کے گھر رہے گا یا پھر آپ کے گھر میں لڑکے کو اپنے گھر نہیں رکھوں گا، البتہ ان کی بیٹی کے میرے گھر میں آنے جانے اور اپنی ماں سے ملنے پر پابندی نہ ہو گی۔ بعد میں میرے سوتیلے باپن ے میری شادی اپنے کزن کے بیٹے سے کروادی، اس طرح میں ان کے خاندان کا ہی حصہ بن گئی۔ اب میں ماں سے جب چاہتی ملنے جاسکتی تھی، لیکن ماں کی یہ مجبوری شہزاد کو معلوم نہ تھی، تاہم وہ اتنا تو سمجھ چکا تھا کہ یقینا دوسرے شوہر نے ان پر پابندیاں لگائی ہوں گی، تبھی تو ماں اتنی ڈری ہوئی تھی۔ میں چپ تھی۔ سوچ لیا تھا کہ جب وہ ماموں کے پاس جائے گا، میں وہاں اس سے مل لوں گی۔ وہ کھڑے کھڑے یک دم مڑا اور جیپ کی طرف دیکھا، جس میں بیٹھا ہوا شخص اس کا انتظار کر رہا تھا۔ بوجھل قدموں سے اپنی جانب آتے دیکھ کر اس نے بلند آواز سے کہا۔ غم نہ کر بیٹے اگر تیری ماں کے گھر میں تیری جگہ نہیں، میرے گھر میں تو ہے۔ آجا گاڑی میں بیٹھ ، واپس چلیں۔ آجا، شاباش۔ جاتے ہوئے بھائی نے ایک نظر مجھ پر ڈالی لیکن اس وقت اس کے دل کی کیفیت عجیب تھی، اس لئے وہ نہیں رکا۔ مجھے اس نے پہچان تو لیا تھا۔ جب اس نے ماں کو پہچان لیا تو بہن کو کیسے نہیں پہچانتا۔ مجھے یقین تھا کہ وہ ضرور مجھ سے رابطہ کرے گا یا مجھ سے ملنے ماموں ممانی کے گھر آئے گا، مگر میں انتظار ہی کرتی رہ گئی اور وہ نہیں آیا۔ تایا کے خوف کی وجہ سے اس نے ماموں سے بھی رابطہ نہیں کیا۔ شاید اسے کسی پر اعتبار نہ رہا تھا، نہ اپنے پر اور نہ کسی رشتے پر بعد میں اس نے کچھ باتیں گل امیر سے کہیں ، جو امی کے ذریعے مجھ تک پہنچیں، تب میں بہت پچھتائی۔ اے کاش میں ہی اس سے کوئی بات کر لیتی، لیکن میں بھی اس وقت ماں کو خوفزدہ دیکھ کر سوتیلے باپ سے ڈر گئی تھی کہ کہیں وہ آ نہ جائے اور مجھے بھائی سے باتیں کرتا دیکھ لے۔ یہ رشتے بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں۔ اس دن سے اپنوں سے شہزاد کے سب رشتے ختم ہو گئے اور اُن سے مضبوط ہو گئے جو اپنے نہیں تھے مگر اپنوں سے زیادہ تھے۔ | null |
null | null | null | 26 | https://www.urduzone.net/kamtar-aur-bartar/ | ہائے یہ کیا بات کی تم نے بہو اللہ معاف کرے کبھی اپنے بچے کی گندگی صاف کرتے ہوئے تو تمہیں برا نہیں لگا۔ اب کیسے منہ بھر کے کہہ دیا کہ قربانی کے جانور عید کی نماز کے بعد لائے جائیں گے۔ کیونکہ گند بہت ہوتا ہے ان کا۔ تابندہ بیگم نے اپنی بہو افروز کی کلاس لی جس نے اپنے شوہر نامدار کی اس تجویز پر کہ قربانی کے جانور اس مرتبہ عید سے، چار چھ دن پہلے ہی نہ خرید لیے جائیں، کا جواب انکار میں سر ہلاتے ہوئے دیا تھا کہ اور یہ ارشاد فرمایا تھا۔ ہاں بھئی نا میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے، ویسے بھی ان جانوروں کا گند سنبھالنا کوئی آسان کام ہے ۔ میں بچوں کو سنبھالوں یا قربانی کے جانوروں کو، جن کے گند اور بدبو سے پانچ منٹ میں سر گھوم جاتا ہے ۔ ماسی کام سے چھٹی کرے تو کون ان کو چارہ کھلائے ان کی گندگی صاف کرے میری طرف سے تو معذرت ہے۔ ثواب کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ان پر عمل کر لیں گے۔ فرضی مکھی اڑاتے ہوئے افروز انجم نے ازلی بے نیازی سے جواب دیا۔ کیا کہا تم نے افروز یہ سب تم نے کہا ہے، ایک مسلمان عورت ہوتے ہوئے اور اس سے بھی بڑھ کر ماں بن کر تم نے کتنی آسانی سے یہ سب کچھ کچھ دیا ایک لمبی سرد آہ سینے سے خارج کرتے ہوئے سترھویں گریڈ سے ریٹائرڈ ہونے والی سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس ، تابندہ امیر بیگم نے کہا ان کی آنکھوں میں کوئی بے یقینی سی بے یقینی تھی ۔ افروز نے یہ دیکھ کر ساس بیگم تو باقاعدہ مکالمے کے موڈ میں ہیں کام کاج کو سردست ایک طرف کیا اور ان کے سامنے صوفہ پر آ کر بیٹھی اور یہی اس کی اچھی بات تھی ، مقابلے کے آغاز ہی میں پسپا ہو جانا ، دوسروں کا نقطہ نظر سننے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا۔ جی تو آنٹی بتائیے ان ساری چیزوں کا قربانی سے کیا تعلق ہے جو آپ کو اتنا نا گوار گزرا ہے۔ بہو یہ تم پوچھ رہی ہو جس کے چوبیس گھنٹوں میں سے بیس گھنٹے سوشل میڈیا پر گزرتے ہیں وہاں کیا کرتی ہو اگر یہی نہیں جانتیں ۔ تابندہ بیگم نے کہا ساس بہو دونوں میں استاد اور شاگرد کا بھی رشتہ تھا، تابندہ جیسی جہاں دیدہ اور مردم شناس نے اپنی شاگرد افروز انجم کے چار سالہ دور تعلیم میں، بہت سی صفات کے ساتھ ایک بڑی صفت یہ دیکھی تھی کہ وہ غلطی پر اڑ جانے والی نہیں تھی ، جہاں اور جب اسے پتا چلتا کہ اس کی غلطی ہے یا اس نقصان میں اس کا بھی حصہ ہے، وہ پلک جھپکنے میں غلطی تسلیم کر لیا کرتی تھی نا صرف تسلیم بلکہ کھلے دل سے اس پر ندامت کا اظہار کرتی ۔ تابندہ بیگم جانتی تھیں کہ کنوارپنے میں وہ بچیاں جو معصوم اور آئیڈیل لگتی ہیں اور اسی طرح وہ خواتین جو بیٹے کی شادی سے پہلے بردبار، سمجھ دار قرار دی جاتی ہیں ضروری نہیں کہ شادی کے بعد ہر دو اپنی پہچان پر قائم رہیں۔ اچھی بھلی معصوم بچیاں شادی کے بعد گھاگ قسم کی بہو اور سمجھ دار مائیں ساس بنتے ہی بےحسی کی چادر اوڑھ لیتی ہیں اس لیے کہ یہ صفات ان رشتوں میں منسلک ہونے سے پہلے تھیں جیسے اچھی بیٹی کے لیے شرطیہ نہیں کہا جا سکتا وہ اچھی بہو ثابت ہو گی ویسے ہی اچھی ماں کے لیے دعوا نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کامیاب ساس ہو گی ، وہاں غلطی تسلیم کرنے کی عادت جس میں بھی ہو، وہ رشتوں کو برتنے کا ہنر بھی جانتی ہے یہی عادت افروز انجم میں تھی اور بھی بہت سی صفات کوٹ کوٹ کر بھری تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ہونہار سپوت ، ایک کامیاب ڈاکٹر افتخار حسین کے لیے افروز انجم کا رشتہ منتخب کیا ۔ زندگی کے اگلے سالوں میں ایک لمحہ کے لیے بھی وہ اس فیصلے پر نہیں پچھتائیں۔ بیٹے کی نو دس سالہ ازدواجی زندگی میں، ہزار مرتبہ اونچ نیچ ہوئی لیکن وہ افروز انجم کی غلطی مان لینے اور درگزر کی اپنی فطری عادت کی بدولت ہمیشہ سرخرو رہیں۔ اب بھی جب افروز کے منہ سے نکلے جملے تابندہ بیگم کے کانوں تک پہنچے، ان کا غیرمتوقع ردعمل دیکھ کر افروز کے کان کھڑے ہوئے۔ اس کے لیے بہتر یہی تھا مکالمے کی تھیلے میں جو بھی بلی ہے وہ نکل کر باہر آئے۔ اسے بھی پتا چلے کہاں اور کسی جگہ پر اس سے غلطی ہوئی۔ جی انٹی بتائیے مجھے کیوں نہیں کہنا چاہیے تھا یہ سب کچھ، جب کہ آپ بخوبی جانتی ہیں، آپ کے دونوں پوتے اور لاڈلی پوتی مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ آپ کو اچھی طرح علم بھی ہے میں نے سب سہیلیوں سے ان آفتوں کی وجہ سے کتنا کٹ آف کر لیا ہے، راتوں میں پوری نیند لیے کتنے سال بیت گئے تو جو سہولت ہمیں اللہ دے رہا ہے منڈی سے قربانی کا جانور خریدو اور قربان گاہ میں قربان کر دو جہاں اجتماعی قربانیاں ہوتی ہیں، وہ کیوں نہ حاصل کریں۔ ہاں بھئی ثواب ہی لینا ہے۔ کم یا زیادہ کا تو چکر ہی نہیں بلکہ کسی کو پرواہ ہی نہیں، بات یہ ہے جب تک یہ نہ جان لو قربانی کیوں فرض ہوئی ۔ ان سوالوں کا جواب مل بھی نہیں سکتا۔ پہلے تو سارا واقعہ ذہن میں تازہ کرلو جب فرشتوں کو میرے رب نے سجدے کا حکم دیا تھا تو انکار تو رب کی بارگاہ میں ابلیس لعین نے کیا لیکن کیا فرشتوں نے کچھ نہیں کہا تھا تابندہ بیگم نے پوچھا اور بات جاری رکھی۔ اعتراض کے طور پر تو مجال نہیں تھی لیکن علم میں اضافہ کے لیے ملائکہ کی جانب سے پوچھا گیا کہ آخر آدم کو پیدا ہی کیوں کیا جا رہا ہے ملائکہ ہر لمحہ تسبیحات اورحمد وثنا میں مصروف رہتے ہیں پھر ایک نئی مخلوق کی تک کیا بنتی ہے تب اللہ رب العزت نے فرمایا تھا جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے ، اور سچ کہا میرے رب نے ۔ مالِ دولت، عہدہ، عزت، شہرت، گهر بار، اہل خانہ سے جدائی سب کچھ ہی تو ابراہیم سے لیا۔ آگ میں پھینکوایا۔ بے آب و گیا وادی میں شیرخوار بچہ اور بیوی کو چھوڑنے کا حکم دیا۔ کیا کسی حکم پر چون چرا کی تابندہ بیگم نے نمناک پلکوں میں افروز کا انکار میں ہلتا سر دیکھا اور مثال دی۔ کیا تم نہیں جانتیں جب افتخار حسین کہیں جائے یا تمہارے انکل کہیں جائیں تو ہم ان کے جانے سے قبل سودا سلف کی بھی فہرست ان کے ہاتھ میں تھماتے ہیں اس میں وہ چیزیں بھی درج ہوتی ہیں۔ جن کی ضرورت کی صرف ایک فیصد امید ہوتی ہے لیکن حفظ ما تقدم کے طور پر ان کی عدم موجودگی میں جو جو مسائل پیش آسکتے ہیں ان کا پہلے سے حل ڈھونڈ لیتے ہیں۔ وہ ہر واقف ڈاکٹر، پلمبر ، قصاب اور سترہ ان دوستوں کے رابطہ نمبر بھی دے کر جاتے ہیں جو ان کے جانے کے بعد ہنگامی حالات میں ہمارے کام آسکتے ہیں۔ یہی نہیں سفر کے آغاز ہی میں، ان سے پل پل کا رابطہ ہوتا ہے پھر بھی دل میں سو طرح کے وہم ہوتے ہیں، خدشات راستہ روکتے ہیں اور دل پر پتھر رکھ کر انہیں ان کی دنیوی ترقی کے لیے جانے کی یہ چشم نم اجازت دیتے ہیں۔ کیا سیدہ ہاجرہ کو یہ خدشات لاحق نہیں ہوں گے جن کا وہاں ویرانے میں کوئی دنیوی آسرا نہ تھا، چھوڑ کر بھی جارہے ہیں تو کیا کھجوریں اور پانی کوئی پاوڈر ملک، پیمپرز، سٹرالر نام کی سہولت نہیں تھی کوئی پھوپھو خالہ ، نانی دادی ۔ ساتھ نہیں تھی تو سیدہ ہاجرہ کیسے مان گئیں وہ ماں ہوتے ہوئے اس ایثار کے لیے کیسے راضی ہو گئیں تابندہ بیگم کی آواز رندھ گئی۔ کیا وہ ان کا مشکل ترین وقت نہیں تھا اصل میں یہ ساری تیاری اس آخری راؤنڈ میں کام آنا تھی جس کے لیے، ابراہیم علیہ السلام کو رب العزت نے اپنا دوست بنانا تھا۔ خلعت کا تاج پہنانا تھا۔ ان کا جوان، فرماں بردار جگر گوشہ اپنے راستے میں قربان کرنے کے لیے حوصلہ پیدا کرنا تھا جس کے لیے نور سے بنے ملائکہ نے کہا تھا کیوں آدم کو کیوں اللہ رب العزت نے اس کا فخر سے جواب دینا تھا کہ دیکھو۔ اولاد آدم کسی درجہ پر فائز ہے۔ یہ قربانی نہیں تھی میرے رب کا مان تھا آدم کی اولاد پر بھروسا تھا کہ انسان اپنے خون، اپنی سب سے بڑی محبت کو اس کا ئنات کی سب سے بڑی محبت پر قربان کر دے گا۔ تابندہ بیگم سے بولنا دو بھر ہوا اور افروز کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔ جیسے سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے۔ اس نے بمشکل اپنے اوپر قابو پایا تابندہ، پانی کا گلاس خالی کر کے میز پر رکھ چکی تھیں۔ اور یہ کوئی نہیں جانتا یہ کائنات بنی تو بنانے والے نے ایک فارمولا بھی بنایا اس کی ہر کم تر چیز اپنے سے برتر پر قربان ہوگی جیسے کائنات میں اللہ کی مخلوقات تو بے شمار ہیں لیکن سب سے کم احساس پتھر کو ہے شاید تمہاری نظر سے یہ حدیث مبارکہ گزری ہو کہ ہر پہاڑ دوسرے پہاڑ کو شام کے وقت آواز دے کر پوچھتا ہے تمہارے پاس سے کوئی تسبیح کرنے والا گزرا پہلے پارے میں بھی پتھروں کے بارے میں یہ مفہوم پایا جاتا ہے، تم جانتی ہو پہاڑوں پتھروں کو جمادات کہتے ہیں اور جمادات نے اپنا سینہ نباتات کے لیے قربان کر دیا۔ پتھر سنتے ہیں لیکن پودے سننے کی جس کے ساتھ بڑھتے ہیں نمو پاتے ہیں اور یہ نباتات حیوانات پر قربان ہیں۔ لہلہاتا سبزہ جانوروں کا چارہ ہے، حیوان سنتا بھی ہے بڑھتا بھی ہے اور بولتا بھی یہ اس سے اعلا درجے کی مخلوق ہے اور اس کا بھی باقاعدہ فیملی سسٹم ہے، انسان میں بہت سی خوبیاں حیوانات کی موجود ہیں حیوان اپنے سے برتر پر قربان ہیں ابھی مرغا تھا دانہ چگ رہا تھا ابھی چھری تلے آکر ذبح ہوا اور تکے بن گیا بریانی کوفتے، پیزا، برگر، شوارما کی لذت بن گیا، ابھی چلتی پھرتی گائے تھی قصاب کی چھری پھری اور بیف تکے باربی کیو کی سلاخوں پر چڑھ کر گیا۔ ابھی بکرا تھا میں کر رہا تھا، منٹوں سیکنڈوں میں مٹن کڑاہی بن گیا یہ بھی سوچا یہ کسی پر قربان ہوا انسان پر کہ وہ حیوانات سے برتر مخلوق ہے۔ اور رہ گیا انسان اپنی مقصد تخلیق سے غافل اپنی عظمت سے لاعلم وہ کس پر قربان ہوا افروز کی ساری حسیات اکٹھی ہوئیں اور سمٹ کر اس کے چہرے پر قوس قزح کے سارے رنگ بن گئیں وہ مجسمہ سوال بن چکی تھی۔ انسان پیدا تو رحمان پر قربان ہونے کے لیے ہی ہوا ہے لیکن اسے قوت فیصلہ دی گئی ہے وہ چاہے تو رحمان پر قربان ہو یا چاہے تو شیطان پر چاہے تو جنت میں جاری انعام وصول کرے چاہے تو دوزخ کے اندھے کنویں میں چھلانگ لگا دے۔ تابندہ بیگم نے لمبی سانس لی، کئی سیکنڈ وہ اپنی بات کے حصار میں رہنے کے بعد بولیں ۔ جس مردود نے اللہ کو چیلینج کیا تھا۔ انسان کو تجھ تک پہنچتے نہیں دوں گا دنیا کی لذتوں میں غرق رکھوں گا تو رب العزت نے روزے فرض کر دیے سارا دن حلال چیزیں اور لذتیں اس کے بندوں پر حرام کر دی جاتی ہیں۔ اس بدبخت نے کہا۔ میں اسے دنیا کی مصروفیات میں اتنا پھنساؤں گا کہ وہ بنانے والے کو کیا اپنے آپ کو بھی اس پاپی پیٹ اور دنیا کی خاطر بھول جائے گا جسے امام غزالی نے کہا کہ شکم کو چوڑائی میں ناپو تو ایک بالشت لمبائی میں ناپو تو بھی ایک بالشت۔ وہ ایک بالشت کے پیٹ کو بھرنے کے لیے ہر رشتہ بھول جائے گا یہاں تک کہ خدا کو بھی تو پتا ہے کیا کہا میرے رب نے میرے رب نے نیند میں ، دن کی بے پناہ مصروفیات کے پیک ٹائم میں عصر کے ستانے کے وقت شام ڈھلے، جب دن بھر کے دھندے سمیٹنے کا وقت آتا ہے اور رات گئے جب بندہ مزدور کا جوڑ جوڑ انگ انگ تھکا ہوا ہوتا ہے اس نے پانچوں اوقات میں اپنے دربار میں حاضری فرض کر دی۔ دنیا دارسستی سے کسمساتے ہوئے ٹھوکریں مارتے ہیں اور اس کے منتخب بندے منتظر رہتے ہیں کب حی علی الصلوہ کی صدا آئے وہ دیوانہ وار اپنی جبیں اس کے در پر جھکائیں۔ پھر ابلیس مردود نے مال دینار تخلیق کے ساتھ ہی چومے آنکھوں سے لگائے اور کہا درہم و دینار کا بندا میرا ہو گا میرے رب نے زکوۃ فرض کر دی نہ دینے والے فتوے لیتے ہیں دینے والے ساتھ میں صدقے خیرات کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ پھر اس نے گھر کاروبار کی محبت کے وہ اسباب بنائے کہ انسان کو اسے چھوڑنا جان قربان کرنا مشکل ہو جائے تو حج اور جہاد کے حکم جاری کیے، جس میں ہجرت مشقت بھی ہے یہ سب انسان کر سکتا ہے یہاں تک کہ مانگنے پر اپنی جان بھی دے سکتا ہے لیکن اولاد دینے کا ظرف کس میں ہو گا میرے ابا میاں سید نصیر الدین لکھنوی عالم فاضل جب بھی ذوالحج کا مہینہ شروع ہوتا تو اکثر ایک بات کہا کرتے تھے۔ اگر میرا رب مجھ سے فرمائش کرے میاں نصیر الدین اپنی سات اولادوں میں سے ایک مجھے دے دو، تو خدا کی قسم میں سب سے الگ الگ نوعیت کی اتنی محبت کرتا ہوں کہ مجھ سے فیصلہ ہو ہی نہیں پائے گا اور میں کہوں گا مالک تو مجھے ہی اپنی راہ میں لے لے۔ جب ابا میاں ہر سال یہ فقرہ کہتے تو میں سمجھ ہی نہیں پاتی تھی کہ یہ کیوں ہر سال دہراتے ہیں، جب خود ماں بنی تو پتا چلا ابراہیم نے اپنی اولاد دے دی اور منی کے جس مقام پر دی اللہ رب العزت نے قیامت تک کے لیے ہر حاجی کو پابند کر دیا۔ عرفات صبح سے شام تک عمرہ ایک مرتبہ لیکن منی بار بار بلاتا ہے مکہ جاؤ طواف زیارت کے لیے تو واپس منیٰ ، عرفات جاؤ تو واپس منی۔ تین دن کنکریوں سے بھٹکانے والے کی تواضع کرو لیکن پلٹ کر اسی مقام پر آؤ جہاں اس کے بندے ابراہیم نے بیٹے کے گلے پر چھری پھیری۔ وہ زور زبردستی سے تو نہیں لے کر گئے تھے۔ یہ ان کا اکیلے کا فیصلہ تو نہیں تھا۔ کیا سیدہ ہاجرہ کی رضا مندی کے بغیر ہی منی پہنچ گئے۔ جب میں سوچتی ہوں کس دل سے ماں نے بیٹے کو چھری سے ذبح ہونے کے لیے بھیجتے ہوئے رخصت کیا ہوگا، کیسے اس کا ماتھا چوما ہو گا، کیسے اور کس نے اس ماں کے آنسو پونچھے ہوں گے جس کی آزمائش صرف شوہر سے جدا ہو کر صفا مروہ پر دوڑنے تک ہی نہیں تھی بلکہ سلسلہ طویل تھا۔ آنسو بہتے ہوئے سننے والی اور سنانے والی دونوں کے چہرے بھگو رہے تھے۔ گھر کے درودیوار پر برکات کا نزول ہو رہا تھا۔ خود سوچوسترہ اٹھارہ یا چودہ پندرہ سالہ لڑکے کے گلے پر چھری پھروانے سے رب کو کیا ملتا تھا درحقیقت یہ جواب تھا تمام مخلوقات کو، یہ ہے میرا انتخاب یہ ہے میری پسند۔ کر گزرنے پر آئے تو وہ کر گزرا کہ ملائکہ تک کے انگلیاں منہ مں دبائی ہوں گی۔ علامہ قبال نے کیا خوب کہا تھا کہ سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی بیٹے نے کہا، ابا جان کر گزریئے اس لیے کہ رب کا حکم ہے، تم کہتی ہو بچوں کے پیچھے صبح سے شام تک ہلکان ہوتی ہو۔ ان کی فرمائشیں پوری کرتی ہو پھربھی بات نہیں مانتے۔ سب کچھ تو تم لوگوں نے بچوں کو دے دیا وقت، مال، طاقت ، محبت، بچے پھر بھی ایسے فتنے کہ موبائل ہاتھ سے لو تو قیامت سر پر اٹھا لیتے ہیں۔ گیم کھیل رہے ہوں ، کارٹون دیکھ رہے ہوں، انہیں روکنا ناممکن ہو جاتا ہے وہ کیسا فرزند تھا جس نے کہا کہ ابا جان کر لیں جو رب نے حکم دیا ہے بس آنکھوں پر پٹی باندھ لیں وگرنہ آپ کو میری شکل نظر آتی رہے گی اور ہاتھ کانپتے رہیں گے اور ہاں ابا جان چھری ذرا تیز کہ لیجئے گا تا کہ کام جلد مکمل ہو۔ سوچتی ہوں اس وقت رب نے کیسے فخر سے یہ منظر دیکھا اور فرشتوں کو دکھایا ہوگا۔ زمین، چرند پرند، پہاڑ، سمندر اس دن آدم اور اس کی اولاد کی عظمت کے کیسے گواہ بنے ہوں گے یہ آج گند صاف کرنے سے ڈرنے والی ماؤں کو کیا معلوم۔ یہ مقام یہ معراج ایسے ہی نہیں ملتی ۔ ایسے ہی میرے رب نے عشرہ ذوالج کے دس دنوں کی ہی نہیں رات کی بھی قسم نہیں کھا لی ایسے ہی مستند روایات کی احادیث میں درج نہیں ہو گیا کہ پورے سال میں کسی بھی نیکی کی اتنی اہمیت نہیں جتنی ان دس دنوں میں، ایسے ہی میرے آقائے نامدار نے نہیں فرما دیا تھا کہ شیطان مردود اس عشرے کی تو تاریخ کو سر پر خاک ڈال کر روتا ہے، ایسے بھی نہیں کہہ دیا تھا کہ اس دن وہ بھی معاف جس نے معافی مانگ لی اور جس نے ارادہ بھی کیا۔ ایسے ہی نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال حبشی سے فرما دیا تھا۔ بلال الله كولبيك الهم لبيك كى صدا سے زیادہ کوئی ترانہ پسند نہیں اسے اونچی آواز میں پڑھو تا کہ ارد گرد کے کنکر پتھر بھی ساتھ شامل ہو جائیں ۔ تابندہ بیگم ہچکیوں سے رونے لگیں اسماعیل کی گردن پر پھرتی چھری بھل بھل بہتا خون ۔ ممتا ہاجرہ کے دل پر جو بیت رہا ہوگا اس بیتنے کا سوچنا ابراہیم کے کانپتے ہاتھوں اور اور آنکھوں پر پٹی بندھے اسماعیل کا چہرہ دونوں ساس بہو کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا۔ ساس بہو دونوں کی بس ہو چکی تھی اب تابندہ بیگم کو یہ بتانے کی قطعی ضرورت نہیں تھی کہ جس جانور کے لیے رقم جمع کرنے سے ہی قربانی کا ثواب شروع ہو جاتا ہے، اس جانور کو گھر میں لانا اس سے بچوں کو مانوس کرنا ، اس کی گندگی صاف کرنا یہ اسی ابراہیم کی سنت کے صدقے میں کروتا کہ اس جانور کو اللہ کے راستے میں دیتے ہوئے دل اداس ہو آنکھ میں نمی ہو ایک فدیہ تھا جو اس کی بارگاہ میں بھیجا ہے وگرنہ وہ تو خود اپنی کتاب میں فرما چکا ہے کہ اسے جانور کا خون پہنچتا ہے نہ گوشت ۔ اسے تو بس وہ خدا خوفی پہنچتی ہے جسے دین دار لوگ تقویٰ کہتے ہیں اگر وہ انسان میں پیدا ہو جائے تو ہر عمل قبولیت کی معراج تک پہنچتا ہے۔ تابنده بیگم منہ پر پانی کے چھینٹے مارنے، غسل خانہ میں گئیں بچوں کے آنے کا وقت بھی ہونے والا تھا۔ غسل خانہ سے نکلیں تو افروز انجم کمرے میں نہیں تھی۔ وہ باہر آئیں باہربھی اس کا سراغ نہیں ملا، ہاں اس کے کمرے کا دروازہ تھوڑا سا کھلا ہوا تھا۔ انہوں نے جھانک کر دیکھا۔ وہ بہت انہماک سے جائے نماز پر کھڑی تھی۔ تابندہ بیگم مسکرائیں ۔ یہ اس کی وہی اچھی عادت تھی غلطی تسلیم کرنے کی اور اس کا اعلا درجہ یہ تھا کہ وہ سب سے پہلے رب کی بارگاہ میں دو نفل کا نذرانہ پیش کر کے معافی نامہ بھیجتی تھی اس کے بعد بندوں سے۔ میں اس جوانی کی عمر میں اتنی اچھی نہیں تھی جتنی میری بہو۔ حسرت سے تابندہ بیگم نے سوچا اور پھر ایس خیال کو جھٹک کر خود بھی شکرانے کے دو نفلوں کی ادائیگی کے لیے اپنے کمرے میں چلی ہیں ۔ رب نے ابراہیم علیہ السلام کو دوستی کے لیے منتخب کیا وہ دوستی کے معیار پر سخت امتحان کے بعد پورا اترے تو رہتی دنیا تک کی قربانی کے فدیہ میں ہر سال لاکھوں نہیں کروڑوں افراد جانور قربان کرتے ہیں اب تابندہ بیگم نے بھی اپنے اوپر لازم کیا ہوا تھا وہ اپنے حسن انتخاب کا روزانہ دونوافل کی ادائیگی سے شکرانہ ادا کیا کرتی تھیں ۔ آج تو پھر اور زیادہ بنتا تھا جونہی افروز انجم فارغ ہوئی۔ انہوں نے اسے اپنے سے قریب کیا۔ ماتھے پر بوسہ دیا اور بالکل یہی احساسات افروز انجم کے دل میں اپنی ساسں کے لیے تھے جو اس کی ساس ہی نہیں بہترین مربی بھی تھیں ، ساس کا رشتہ تو خون کا تھا، وہ ان کے پوتوں پوتی کی ماں تھی لیکن مربی کا رشتہ تو تادم آخر بلکہ تا قیامت رہنا تھا ان شا الله اردو کہانیاں خواتین ڈائجسٹ | null |
null | null | null | 27 | https://www.urduzone.net/khail-yeh-muhabbat-ka/ | گھر میں کافی دن سے کشیدگی چل رہی تھی۔ صائمہ بارہا اپنی ماں کے گھر جانے کی دھمکی دی چکی تھی ۔ میاں بیوی کی روز روز کی تکرار سے بچے الگ پریشان اور سہمے ہوئے رہتے تھے اور محلے والے دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کروانے کی کوشش کرتے کرتے تھک ہار کر اب تماشا دیکھنے کے لیے ایک طرف ہو گئے تھے۔ آج بھی ناشتے میں خالی چائے اور سادہ روٹی بندہ سارا دن محنت کر کر کے تھک جائے اور تم ہو کہ ایک پراٹھا تک نہیں بنا سکتیں شوہر کے لیے شکیل کا چہرہ غصے سے لال بھبھوکا ہو رہا تھا۔ شکیل آپ یہ غصہ کہیں اور جا کر نکالیں ، گھی ختم ہو گیا ہے اور انڈے بھی نہیں ہیں، بچے بھی اپنے من پسند ناشتے کے بغیر اسکول چلے گئے ہیں، اور میرا تو نہ ہی پوچھیں کیسے گزارا کر رہی ہوں آپ جیسے مرد کے ساتھ کیا مطلب تم جو میرے ساتھ محبت کے دعوے کرتی تھیں۔ جو کہتی تھیں کہ تم ہر اچھے برے وقت میں میرا ساتھ دو گی ۔ اس طرح سے بدل رہی ہو کیا تم میں تھوڑی سی بھی انسانیت باقی رہ گئی ہے یا نہیں ہے، شکیل صائمہ کے طعنوں پر افسوس کرنے لگا۔ یہ انسانیت ہی تو ہے جو شادی کے دس سال تک یہیں ہوں اور آپ کے دو بچوں کی ماں بھی بن گئی ہوں آپ بھی جو میری خواہشات کے لیے اپنی ضروریات تک قربان کرنے کو تیار ہو جاتے تھے۔ آج میری خواہشات تو کیا ضروریات سے بھی منہ موڑ کاش یہ محبت نہ کی ہوتی میں نے۔ مجھے کیا پتا تھا کہ محبت ایک کھیل ہی ثابت ہو گی یہ تو میری ندگی کے لیے روگ بن گئی۔ صائمہ ہمیشہ کی طرح کے آنسو بہانے لگی۔ اونہہ ، میں نے تم سے گن پوائنٹ پر شادی نہیں کی ، ہم دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی، گھر سے بھاگے تو نہیں جواب پچھتا رہی ہو، تمہارے گھر والوں سے رشتہ مانگا اور تمہارے بھائیوں نے بھی ایسے ہی تمہیں رخصت نہیں کیا بلکہ میرے بارے میں خوب چھان پھٹک کی تم سب کا قصور وار مجھے مت ٹہرایا کرو شکیل بھی غصے میں آ گیا۔ ہاں غلطی مجھ سے بھی ہوئی اور میرے گھر والوں سے بھی جو انہوں نے چمکتی چیز کو سونا سمجھ لیا۔ اب اس غلطی کو سدھارنا ہی ہوگا ۔ صائمہ بھی حتمی لہجے میں بولی شکیل تنے ہوئے چہرے کے ساتھ ، بغیر ناشتے کے دفتر چلا گیا اور صائمہ بھی بےزار سی گھر کے کاموں سے نمٹ کر اپنی ماں کی طرف چلی آئی۔ ساجدہ بیگم پہلے تو بہت حیران ہوئیں کہ مہینوں نہ آنے والی بیٹی کو میکہ کی یاد کیسے ستائی لیکن ماں تھیں ان کے دل میں کھٹکا سا ہوا تو احوال پوچھا۔ اب جو ماں نے محبت دکھائی تو وہ زار و قطار رونے لگی۔ اماں شکیل نے تو جینا ہی حرام کر دیا۔ مجھے کیا پتا تھا کہ لو میرج کا یہ انجام ہوتا ہے پر آپ سب نے بھی تو اسے قبول کیا تھا ، وہ پہلے تو ایسا نہ تھا۔ ہماری زندگی کتنی اچھی تھی بس اب میں یہیں رہوں گی جاب کرلوں گی ، اپنے بچے پالوں گی بھائیوں پر بوجھ نہیں بنوں گی۔ صائمہ نے ماں کی تائید حاصل کرنا چاہی۔ ساجدہ بیگم سمجھ دار خاتون تھیں۔ انہوں نے بیٹی کی بات پر بھڑکنے کے بجائے اسے سمجھایا۔ بیٹا پہلے تو تم یہ بھول جاؤ کہ تمہارے بھائی بھابھیاں تمہیں اس گھر میں برداشت کریں گے اور اس معاملے میں میں بھی ان کے ساتھ ہوں گی بے شک یہ گھر اب بھی تمہارا ہے لیکن اصل پناہ گاہ شوہر کا گھر ہے۔ شادی شدہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آتے ہیں ۔ شکیل اپنی جگہ ٹھیک ہے۔ آج کل مہنگائی بھی تو دیکھو۔ آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ دو دو نوکریاں وہ کر رہا ہے، اگر شادی سے پہلے وہ وعدے کرتا تھا تو وہ دس سال پہلے کی بات تھی ، اب حالات مختلف ہیں۔ آج تمھیں اس کی برائیاں نظر آرہی ہیں لیکن غور کرو اس میں کچھ خوبیاں بھی تو ہوں گی۔ ساجدہ بیگم نے صائمہ کی طرف دیکھا تو وہ چپ چاپ بت بنی ان کی طرف دیکھ رہی تھی۔ ویسے اماں کہہ تو آپ ٹھیک رہی ہیں۔ وہ مجھ سے اور بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن آج کل وہ چڑچڑے ہو رہے ہیں بہت۔ میں تنگ آگئی ہیں اماں تو اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ معاشی مسائل کو حل کرنے میں اس کا ساتھ دو۔ تم اس کے بغیر نوکری کرنے کو تیار ہو۔ بچوں کو باپ کی شفقت سے محروم کرنا چاہتی ہو تو اپنے گھر میں رہ کر ہی نوکری کیوں نہیں کر لیتیں ساجدہ بیگم کا لہجہ تیز ہو گیا۔ اماں پلیز صائمہ کوئی پلیز ولیز نہیں اٹھو گھر جانے کی تیاری کروں میں شام کو شکیل کو کھانے پر بلا رہی ہوں۔ ساجدہ بیگم نے غصہ دکھایا جو اس وقت اور حالات کے مطابق ضروری تھا۔ شکیل خاموش تھا۔ صائمہ نے بھی بات نہیں کی۔ اس دن شکیل نے دفتر جانے سے قبل صائمہ کو کمرے میں بلایا۔ صائمہ میں تم سے اپنے رویے کی معذرت کرنا چاہتا ہوں، میں مہنگائی کے ہاتھوں بہت مجبور ہو گیا ہوں بجلی ، گیس کے بل ، سودا سلف اور بچوں کی فیسیں وقت سے پہلے بوڑھا کر رہی ہیں مجھے لیکن پھر بھی میں نے غلط کیا، تمہیں ڈانٹتا رہا۔ مجھے معاف کر دو صائمہ میں اب بھی پہلے جیسی ہی محبت کرتا ہوں۔ بس ذمہ داریوں کا ایک پہاڑ میرے سر پر ہے۔ شکیل ندامت سے صائمہ کے آگے کہہ رہا تھا۔ شکیل آپ مجھے شرمندہ مت کریں۔ اگر آپ کا رویہ برا تھا تو میں نے بھی خوش گوار انداز میں بات نہیں کی، بلکہ ترکی بہ ترکی آپ کو جواب دیے۔ مجھے بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ میں بھی معافی کی طلب گار ہوں۔ آپ میرے شوہر میری عزت اور میری حقیقی پناہ گاہ ہیں۔ میں نے آس پڑوس میں کہ کر چھوٹی کلاسوں کے بچوں کو ٹیوشن کے لیے بلایا ہے۔ جو آج شام سے گھر آئیں گے اور گڑیا اور فہد کے اسکول میں پرائمری ٹیچر کی بھی ضرورت ہے اب وعدہ تو نہیں کرتی اگر سب کاموں کے ساتھ مینج کر سکی تو جوائن کر لوں گی۔ آپ کیا کہتے ہیں۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں ، کمانا عورت کی ذمہ داری نہیں نان نفقہ پورا کرنا مرد کا کام ہے۔ تم گھر پر رہ کر میرا ہاتھ بٹا رہی ہو تو یہ تمہاری مہربانی احساس اور احسان ہے شکیل صائمہ کا شکر گزار تھا اور اسی جذبے سے اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اسے خود سے لگا لیا تھا اور صائمہ کو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ گویا تپتے ہوئے صحرا سے ایک نخلستان میں آگئی ہو۔ آن لائن اردو کہانیاں اردو ناول شعاع شعاع ڈائجسٹ شعاع ڈائجسٹ کہانیاں | null |
null | null | null | 28 | https://www.urduzone.net/rah-ke-sitare/ | بھئ میں تو کہتی ہوں خدا کسی دشمن کو بھی بڑی بہو نہ بنائے ۔ نہ دن کا چین ، نہ رات کا سکون۔ دیور صاحب کے فرمائشی پروگرام الگ تو نند کے مطالبے الگ اوپر سے ساس سسر کا خیال رکھنے کی تاکید کے علاوہ تو مجازی خدا کو کچھ سوجھتا ہی نہیں۔ گجریلا بناتے وقت اربیہ کی سوچ کے گھوڑے سرپٹ دوڑتے جا رہے تھے۔ کٹ کٹ میوہ جات کاٹتے ہوئے تو اس کا بس نہیں چل رہا تھا گھر والوں کی فرمائشیں بھی چھری کے نیچے رکھ کر کاٹ ڈالے۔ گردنیں کاٹنے کا خیال ابھی نہیں آیا تھا۔ بھئی اب اتنی بھی تو پتھر دل نہیں تھی وہ۔ واہ بھابھی دل خوش کر دیا۔ کیا خوشبو ہے۔ اللہ آپ کو یہاں سدا آباد رکھے ورنہ میری لذت دہن کا خیال کون رکھے گا۔ عمر کو گجریلے کی خوشبو لاؤنج سے کچن تک کھینچ لائی تھی۔ لذت دہن کا خیال کون رکھے گا تم جانو اور تمہاری مستقبل کی دلہن جانے۔ میری جان چھوڑو۔ اریبہ سوچ ہی سکی ، کہہ نہیں سکتی تھی۔ اس نے مصنوعی مسکراہٹ سے عمر کو نوازا اور میوے ڈال کر آنچ بند کردی۔ اتوار کی صبح کا آغاز معمول کے دنوں سے ہٹ کر ہوا تھا۔ لاؤنج میں خوب رونق تھی۔ عمر گھوڑا بنا ہوا تھا اور صارم کو چکر پہ چکر دلا رہا تھا۔ ریحان کے قبضے میں سدرہ کا موبائل تھا۔ وہ کوئی گیم کھیل رہا تھا۔ ابا جی اخبار کے مطالعے میں گم تھے مگر ایک نظر بچوں پہ بھی ڈال لیتے۔ امی اریبہ کے ساتھ کچن میں مصروف تھیں۔ آج فرمائشی پروگرام زیادہ ہی لمبا ہو گیا تھا اریبہ کے ناتواں کندھے اکیلے بوجھ اٹھانے سے قاصر تھے لہذا امی کی مدد لازم وملزوم تھی۔ آج سب کی چھٹی تھی لہذا سب حلوہ پوری کا ناشتہ کرنا چاہتے تھے۔ اریبہ سے پوری کبھی بھی نرم نہیں بنتی تھی اکڑ کر سخت ہو جاتی تھی۔ امی نرم و گداز سی پوریاں نکالتی جارہی تھیں۔ اریبہ نے چائے کو دم دیا، حلوہ تیار ہو چکا تھا۔ کچھ ہی دیر میں اس نے ناشتہ ٹیبل پہ لگایا تو خوشبو سارے گھر میں پھیل گئی۔ سب ہی نے فورا اپنے معمولات ترک کیے اور ٹیبل کے گرد اکٹھے ہو گئے جیو پیاری ماں دل کرتا ہے ہاتھ چوم لوں۔ عمر نے پوری اپنی پلیٹ میں رکھتے ساتھ ہی ہانک لگائی۔ ساس بہو کی جوڑی زندہ باد۔ سدرہ نے ناشتے سے انصاف کرتے ہوئے امی اور بھابھی کی تعریف کی۔ ناشتہ خوش گوار ماحول میں کیا گیا مگر اریبہ کا ذہن بار بار بھٹک کر علی کی طرف جا رہا تھا۔ کراچی گئے اسے دو ماہ ہونے والے تھے۔ ابھی تک اس نے لاہور کا چکر نہیں لگایا تھا ، البتہ فون پہ سب سے بات ہوتی رہتی تھی ۔ اریبہ کو شوہر کے بغیر ساری رونق پھیکی پھیکی لگ رہی تھی۔ اریبہ کی شادی کو چھ سال کا عرصہ ہو چکا تھا۔ سرال میں ساس ، سسر ایک دیور اور ایک نند تھی علی ایک خیال رکھنے والا شوہر تھا۔ اللہ نے دو بیٹوں سے نوازا تھا۔ سرال میں بظاہر اریبہ خوش باش تھی مگر دل کے کچھ ارمان ہنوز باقی تھے۔ دیور اور نند کوئی نہ کوئی فرمائش کرتے رہتے تھے لہٰذا اس کا کافی وقت کچن میں گزرتا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے علی کا ٹرانسفر ہوا تھا، وہ روشنیوں کے شہر روانہ ہوا تو اریبہ کی آنکھوں کی لو مدھم ہو گئی۔ عمر اور سدرہ تھے جو اریبہ کے کان کھائے رکھتے تھے۔ ساس ہاتھ بٹا دیتی تھیں مگر ان کے گھٹنوں میں درد رہتا تھا تو زیادہ تر مدد کرنے سے قاصر رہتی تھیں۔ اریبہ کا دل کبھی کبھی اچاٹ ہو جاتا تھا۔ علی جب کراچی گیا تو اس کے دل میں امید جاگی کہ وہ بھی چلی جائے گی۔ اس کا بھی ایک آشیانہ ہو گا۔ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وہ اپنا گھر اپنی مرضی سے سجائے گی۔ مگر جب علی اس سے خواہش کا اظہار کیا تو اس نے سنتے ہی منع کر دیا۔ حد کرتی ہو اریبہ امی اکیلی رہ جائیں گی۔ علی امی کے پاس سدرہ ہے، عمر ہے اور ابو بھی ہیں ناں اریبہ نے کوشش جاری رکھی۔ سدرہ کالج جاتی ہے۔ ابو اور عمر کی اپنی اپنی مصروفیات ہیں ۔ امی گھر کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ہیں۔ تمہارا مطالبہ غلط نہیں۔ عمر کی شادی ہو گئی تو سوچا جا سکتا ہے۔ مگر فی الحال ناممکن ہے اریبہ نے کچھ کہنا چاہا مگر علی نے سختی سے ٹوک دیا۔ وہ دل مسوس کر رہ گئی ۔ دل اداس تھا اور ایک پھانس سی محسوس ہو رہی تھی مگر کیا ہو سکتا تھا ، لہذا چپ بیٹھ گئی۔ موسم اچانک ہی ابر آلود ہو گیا تھا۔ بارش کے امکان نظر آرہے تھے۔ اریبہ نے کپڑے استری کرنے تھے لہذا جلدی جلدی سنبھالنے لگی۔ بچوں نے لاؤنج میں کھلونوں کا انبار جمع کیا ہوا تھا۔ کپڑے الماریوں میں ہینگ کر کے کھلونے ٹھکانے لگائے اور دروازے کھڑکیاں بند کرنے لگی۔ ہوا اگر آندھی کی شکل اختیار کر لیتی تو سارے کمرے اور کچن گرد سے اٹ جاتا۔ بچے عمر کے ساتھ دکان گئے تھے ، کچھ ہی دیر میں لوٹ آئے ۔ سدرہ کا ٹیسٹ تھا ، وہ پڑھ رہی تھی۔ آج بلا وجہ ہی دل تنگ پڑ رہا تھا لہذا سارا غصہ برتنوں پر نکالا۔ کیا تھا جو علی مجھے ساتھ لیے جاتے ان مفت کی خدمتوں سے تو جان چھوٹ جاتی ۔ وہ بے دلی سے کام میں مصروف ہوگئی۔ عشا کے بعد اریبہ نماز پڑھ کر لیٹنے ہی لگی تھی کہ چھوٹی بہن کی کال آئی۔ امی کی طبیعت خراب تھی اور وہ اسے یاد کر رہی تھیں ۔ اریبہ کا دل ہی بیٹھ گیا۔ معاملہ سیریس ہی تھا ورنہ اس کو کبھی بھی پریشان نہیں کیا جاتا تھا۔ اب نیند آنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ اسی ٹینشن میں رات آنکھوں میں کٹ گئی۔ صبح صبح وہ عمر کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوئی۔ میکے پہنچ کر امی کو دیکھا ۔ وہ زیادہ ہی کمزور ہوئی تھیں۔ اریبہ نے تو ان کو دیکھتے ہی رونا شروع کر دیا۔ بہن بھائیوں نے تسلی دی اور امی نے سمجھایا تو آنسوؤں میں کمی آئی۔ عمر دوسرے دن واپس چلا گیا لیکن اریبہ نے امی کے پاس ہی رکنے کا فیصلہ کر لیا۔ بچوں کی طرف سے وہ بے فکر تھی۔ ماں سے زیادہ تو وہ پھپھو ، چاچو اور دادو سے مانوس تھے۔ دو ہفتے امی کی خوب خدمت کی اور وہ پہلے سے بہتر ہوئیں تو فورا اریبہ کے پیچھے پڑھ گئیں کہ اب اسے واپس جانا چاہئے۔ ایسی ہی تو ہوتی ہیں مائیں ۔ بیٹیوں کو اپنے گھر ہی آباد دیکھنے کی خواہش رکھنے والی۔ کچھ دن مزید رک کر اریبہ نے واپسی کا ارادہ کر لیا۔ جب وہ بھائی کے ساتھ واپس آئی تو مغرب کا وقت تھا۔ عمر نے تو اسے دیکھتے ہی نعرہ لگایا۔ شکر ہے ، بھابی واپس آگئیں ۔ سدرہ کے ادھ جلے کھانے کھانے سے بچ جاؤں گا ۔ اریبہ مسکرا دی اور صارم اور ریحان کو گود میں بھینچ لیا۔ امی ابو اور سدرہ سے مل کر اس کی آنکھیں نم ہوئیں۔ اس پہ آگہی کا در وا ہو چکا تھا کہ یہ پیارے رشتے ہیں تو اس کا ساتھ دیتے تھے۔ اگر وہ علی کے ساتھ ہوتی تو اتنے دن بچوں کو چھوڑ کر امی کے پاس رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ سدرہ انہیں ہوم ورک کراتی تھی۔ صاف ستھرا رکھتی تھی۔ عمر اسکول چھوڑ کر آتا تھا۔ دھیان رکھتا تھا۔ پارک لے جاتا۔ ہر کام وہ بغیر ناک بھوں چڑھائے کرتا تھا۔ دادا دادی کی تو بچوں میں جان تھی۔ سب سدرہ کی قدر کرتے تھے۔ اس کی رائے کو اہمیت دیتے تھے۔ اس کا فرض تھا کہ وہ بھی ان سے محبت کرتی ۔ رات کا کھانا امی اور اریبہ نے بنایا اور اسے زبردستی آرام کرنے کو بھیج دیا کیونکہ وہ سفر کر کے آئی تھی۔ عمر اور ابو اریبہ کے بھائی کو کمپنی دے رہے تھے۔ اگلے دن کا سورج معمول سے زیادہ روشن اور چمک دار تھا۔ اریبہ آج خوشی خوشی کاموں میں مصروف تھی۔ دل سے ہر بدگمانی اور غبار چھٹ گیا تھا۔ مثبت سوچنا شروع کر دیا تھا تو اپنا آپ ہلکا پھلکا محسوس ہو رہا تھا۔ سکون محسوس ہو رہا تھا۔ نہ تھکا وٹ ہوئی نہ ہی دل بھاری ہوا۔ کام تو وہ پہلے بھی کرتی تھی لیکن چڑچڑا پن، بے دلی اور تھکاوٹ رہتی تھی۔ آج ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔ اس نے عمر اور سدرہ کی پسند کا لنچ تیار کیا اور انہیں آواز دی۔ رونق تھی ، خوشیاں تھیں ۔ ہر طرف محبت رقصاں تھی۔ سسرال میں کبھی کبھی ہم بھی زیادتی کر جاتے ہیں۔ اپنے کیے گئے کاموں کو یاد رکھتے ہیں، دہراتے ہیں، احسان جتاتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ دوسرے ہمارے کتنا کام آتے ہیں۔ ساتھ رہنا ہی ہے تو کیوں نہ دل سے رشتہ نبھایا جائے ۔ نیت صاف ہو گی تو اجر بھی تب ہی ملے گا۔ اردو کہانیاں خواتین ڈائجسٹ | null |
null | null | null | 29 | https://www.urduzone.net/zid-ne-tabah-kiya/ | دادا نے اپنی زمین پر تین بنگلے تعمیر کرائے تھے اور ان کے ارد گرد ایک چار دیواری بنوادی تھی۔ یوں مکانات الگ تھے لیکن گھر ایک ہی تھا جس کا مشتر کہ صحن تین بیگھوں پر محیط تھا۔ دادا کے تین بیٹے تھے۔ بڑے دو کی شادیاں ہو گئیں تو ان کو اپنے احاطے میں بنے ہوئے دو مکان رہائش کے لئے دے دیئے گئے، جبکہ تیسرے میں وہ خود قیام پذیر تھے۔ میرے والد سب سے چھوٹے بیٹے تھے اور دو پھوپھیاں بھی ان کے ساتھ رہتی تھیں۔ ابو کی شادی ہو گئی تو امی بھی ساس، سسر کے ہمراہ رہنے لگیں۔ ہمارا مشترکہ خاندانی نظام تھا جس کو پہلے پہل امی نے بخوشی قبول کیا۔ زمیندار گھرانہ تھا اور خوشحالی تھی لیکن ایسے گھرانوں کی الگ روایات ہوتی ہیں۔ بے شک میری والدہ ان روایات اور ادب آداب کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ ساس کی خدمت اور سسر کے احکامات کی بجا آوری، نندوں کا خیال رکھنا، غرض انہوں نے کسی کو شکایت کا موقع نہ دیا اور اس فرزانگی کے بدلے میں سبھی سے خوب عزت اور پیار پایا۔ امی کی شادی کے دو سال بعد میں نے اس جہان میں آنکھ کھولی۔ ممتا کے دل کا چمن کھل گیا، والد بھی میری پیدائش پر خوش تھے۔ ہر دم بانہوں میں لئے رہتے۔ میری معصومیت سے جھکتی پلکوں پر دونوں ماں، باپ نہال ہو جاتے۔ کچھ دنوں بعد میں اس قابل ہو گئی کہ اپنے والدین اور دیگر رشتوں کی شناخت کر سکوں۔ اپنے چاروں طرف بہت مہربان اور پیار کرنے والی ہستیوں کو موجود پایا۔ سبھی مجھ پر والہانہ شمار ہوتے تھے ، خاص طور پر دادی اور پھوپھیاں بھی جو کہ غیر شادی شدہ تھیں اور ہمارے ساتھ رہتی تھیں۔ ہم گائوں میں رہا کرتے، بڑی ٹھاٹ والی زندگی تھی۔ پھوپھیاں ہر دم گود میں لئے رہتیں تو چچا اور تایا بھی انگلی پکڑ کر باری باری سیر کرانے باغ میں لے جاتے ۔ وہ مجھ پر جی جان سے فدا تھے اور میر ادل ان کی محبت کی دولت سے مالا مال تھا۔ ددھیال میں اتنا پیار ملا کہ کبھی ننھیال جانے کی خواہش نہ کی۔ نانی کے علاوہ دو خالائیں تھیں، جبکہ نانا اولاد نرینہ سے محروم اس دنیا سے سدھار گئے تھے۔ میرے لئے ننھیال والے کوئی کشش نہ رکھتے تھے۔ کبھی یہ لوگ ملتے بھی تو ان کے پاس نہ جاتی، جیسے کہ وہ میرے لئے اجنبی ہوں۔ دادا کے گھر میں اتنا پیار مل گیا کہ کسی اور سے پیار کی ضرورت نہ رہی۔ ابھی چھوٹی سی تھی کہ والد اور ان کے بھائیوں نے میرے روشن اور تابناک مستقبل کے لئے منصوبے بنا لئے۔ وہ مجھے اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے تھے ، جبکہ ہمارے گائوں میں لڑکیوں کو پڑھانے کارجحان نہ تھا لیکن وہ اسی سحر کا انتظار کر رہے تھے، جب میں پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بن جائوں اور خاندان کا نام روشن کروں ۔ گھر پر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیوٹر خاتون کا انتظام ہو گیا جو مجھے پڑھانے آتی تھی۔ کس کو خبر تھی کہ ایک شام ایسی آنے والی ہے کہ جس کے بعد سحر ہمارا مقدر نہ ہو گی۔ زندگی کا سفر تو پیہم رواں دواں رہے گا، منزل کبھی نہ مل سکے گی۔ جسم وروح کا تعلق تو قائم رہے گا لیکن اس میں خوشی کی ذرہ بھر رمق نہ ہو گی اور میری ماں کی زندگی ایسے پھول کی مانند ہو جائے گی جو کھلتے تو ہیں مگر زیست کی کتاب میں مقید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ اس میں قصور کسی کا نہ تھا، قصور خود میری والدہ کا تھا۔ کہنے کو انہوں نے بڑی خالہ کے اکسانے پر خود کو بد بختی کے حوالے کیا۔ بس ایک ہی رٹ ان کی نوک زبان پر رہی۔ میں مشترکہ خاندانی نظام میں اب نہ رہوں گی، مجھے تو بس علیحدہ گھر چاہئے۔ جن دنوں میں سات برس کی تھی، نانی امی نے اپنا گھر مرمت کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ مکان کافی بوسیدہ ہو چکا تھا۔ نانا کی وفات سے ابھی تک اس کی مرمت نہیں ہوئی تھی لہذا ساری عمارت کو ٹھیک ٹھاک کرانے کی ضرورت تھی۔ نانی اور بڑی خالہ کچھ دنوں کے لئے ہمارے گھر رہنے آ گئیں تا کہ مکان مرمت کے مرحلے سے گزر سکے۔ یہ لوگ پہلے بھی کبھی کبھار آتے تھے ، دوچار گھنٹے کو امی سے مل کر چلے جاتے تھے۔ وہ امی کو اپنے گھر میں خوش و خرم پاتے تو مطمئن ہو جاتے ۔ اس بار وہ زیادہ دن رہنے آئے تو ہمارے روز و شب ان پر کھل گئے۔ ہمارے خاندان کی تو روایت تھی کہ سب سے گھل مل کر رہتے تھے اور بہو کو سسرالی رشتوں کا لحاظ حفظ مراتب سے کرنا ہوتا تھا۔ والدہ یہ فرض نباہ رہی تھیں، بدلے میں پیار اور تکریم پارہی تھیں۔ وہ تو خوش تھیں اپنی زندگی اور طرز زندگی سے لیکن بڑی خالہ کے لئے یہ سب کچھ اچنبھے کی بات تھی۔ انہوں نے آہستہ آہستہ امی کے کان کھانا شروع کر دیئے۔ ارے بھئی پاگل ہو تم کیوں ساس کے آگے نوکرانی بنی ہوئی ہو ، جیٹھ جٹھانیوں کے لئے اٹھ کر کھڑی ہو جاتی ہو اور خادمانوں کی طرح کورنش بجالاتی ہو۔ نندیں کوئی مہمان ہیں جو ان کے لئے پکاتی ہو سسرالی رشتے دار کنبے کے کنبے آجاتے ہیں اور ان کے لئے کھانے کا انتظام کرتے کرتے ہلکان ہو جاتی ہو۔ ارے بھئی تم ایک آزاد و خود مختار فرد ہو، یہ کیا سسرال والوں کی مہمان داری میں پھنسی ہو۔ یہ سب اس مشترکہ خاندانی نظام کا روگ ہے۔ اپنے شوہر پر دبائو ڈالو کہ تم کو الگ گھر لے کر دیں اور تم ان لوگوں سے علیحدہ ہو جائو تا کہ اپنی مرضی سے اٹھو بیٹھو، اپنی مرضی سے کہیں آؤ جائو، چلو پھ و، بھلا یہ کوئی زندگی ہے صرف والدہ ہی ساس، نندوں اور جیٹھ جٹھانیوں کا خیال نہیں رکھتی تھیں۔ وہ سب بھی تو میری ماں کا خیال رکھتے تھے۔ ان کی ایک فرمائش پر بھاگ دوڑ کرنے لگتے تھے۔ نندیں اپنی اس بھابی کے بغیر لقمہ نہ توڑتی تھیں۔ سبھی کام میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے تھے اور ملازمائیں الگ تھیں لیکن خالہ کے ذہن میں شاید یہ تھا کہ سب مل جل کر اور مل بانٹ کر نہ کھائیں بلکہ امی الگ تھلگ پکائیں اور سب سے چھپ کر کھائیں۔ گھر میں کس شے کی کمی تھی جو وہ ایسا کرتیں۔ ہر شے ڈھیروں آتی ۔ خدا ناخواستہ اگر کمی ہوتی بھی تو یہ لوگ ایسے نہ تھے، یہ خاندانی لوگ تھے اور کھانے پینے کے معاملے میں تو اس وضع کے تھے کہ اپنے منہ کا نوالہ دوسروں کے آگے دھر دیتے تھے۔ مہمان نوازی ہی تو ان کا طرئہ امتیاز تھا۔ کہتے ہیں کہ پانی کی ایک بوند بھی مسلسل پتھر پر پڑتی رہے تو اس میں شگاف ڈال دیتی ہے۔ خالہ کی ان باتوں نے بالآخر امی پر اثر کر نا شروع کر دیا اور وہ اپنے جیون ساتھی سے علیحدہ اور سسرال سے دور رہائش اختیار کرنے کا مطالبہ کرنے لگیں۔ خواب اگر حقیقت کا روپ دھار لیں تو انسان کا من کسی انجانی خوشی و سرمستی کے گیت گانے لگتا ہے لیکن اگر حقیقت خواب بن جائے تو سوائے پچھتاوں کے کچھ نہیں رہتا۔ کہا جاتا ہے کہ انسانی تقدیر کا فیصلہ لوح قلم پر محفوظ ہو جاتا ہے لیکن بسا اوقات جذباتی فیصلے بھی تو عمر بھر کا روگ بن جاتے ہیں۔ میری ماں بھی اپنے جذباتی فیصلے اور انا کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ وہ اگر سسرال سے علیحدہ ہو جانے کی اس قدر ضد نہ کرتیں تو شاید ان کی زندگی میں جگمگانے والی روشنیاں کبھی بھی اندھیروں کا روپ نہ دھارتیں۔ ان کی آنکھوں میں بڑی خالہ نے نجانے کون سے ایسے خواب بھر دیئے تھے کہ انہوں نے اپنی محبت کا تاج محل ان خوابوں پر قربان کر دیا۔ اس وقت تو ان کی آنکھوں پر ضد کی پٹی بندھ گئی تھی اور کان بھی غرور کے باعث بہرے ہو گئے کہ وہ اپنے چاہنے والے شوہر کی التجائیں نہ سن سکیں میں نہ سن سکیں جو انہوں نے اپنی جنت ، اپنے گھر کو بچانے کے لئے کی تھیں۔ ابونے واقعی بڑے جتن کئے کہ وہ اپنا خوبصورت آشیانہ جو بزرگوں کی دعائوں سے بنا ہوا تھا،اجڑنے نہ دینا چاہتے تھے۔ سب خواب دھرے رہ گئے اور وہ بڑی خالہ کے اکسانے سے گھر چھوڑ کر میکے چلی گئیں۔ ابو کی روحانی مسرتیں بھی ان کے ساتھ جاتی رہیں۔ دادا، دادی نے امی کو منانے کی بہت کوششیں کر لیں مگر وہ نہ مانیں کہ میں اب آپ کے آنگن میں نہ رہوں گی۔ مجھے علیحدہ گھر چاہئے۔ گائوں میں کوئی علیحدہ گھر میں رہے تو سو اندیشے ہوتے ہیں۔ وہاں اکٹھے رہنے میں ہی عافیت ہوتی ہے ، خاص طور پر زمینداری میں سو دوست دشمن ہوتے ہیں۔ والد تو صبح کے گئے شام کو ڈیرے سے لوٹتے تھے۔ کھیتوں کے بیچوں بیچ تنہائی میں کسی گھر میں رہنا ممکن نہ تھا اور والد صاحب کا اراضی کے امور چھوڑ کر کسی شہر جا بسنا، بھی محال تھا۔ دادا، دادی زندہ تھے۔ وہ اجازت نہ دیتے تھے کہ بیٹا، بہو اور ننھی منی بچی کو لے کر شہر جا بسیں۔ ساس، سسر نے منت کی۔ جیٹھ بھی ترلے کرتے رہ گئے کہ بانو بھابھی اس احاطے کے اندر علیحدہ بنگلہ آپ کو بنوا دیتے ہیں۔ بہت زمین پڑی ہے لیکن احاطے سے باہر رہائش کی ضد نہ کیجئے۔ یہ آپ کے اور کسی کے بھی مفاد میں نہ ہو گا کیونکہ ہماری زمینیں مشترکہ ہیں۔ امی نے ہر کسی کی منت کو پائوں میں ڈال دیا اور ان کو ذہنی اور روحانی کرب واضطراب میں مبتلا کر کے خود بھی جدائی کے الائو میں جھلسنے کو تنہا رہ گئیں، جبکہ ان کا رویہ پہلے اپنے سسرالیوں کے ساتھ قابل رشک ہوتا تھا۔ لیکن خالہ کے آنے کے بعد وہ اتنی بدل گئیں کہ کایا ہی پلٹ گئی۔ ابو تو میری ماں کے اشارے کے غلام تھے۔ اپنی چاند سی بچی سے پل بھر کی جدائی برداشت نہ کر سکتے تھے۔ اگرامی اس وقت سمجھداری سے کام لیتیں تو کوئی وجہ نہ تھی کہ ان کی جنت اس طرح لٹ جاتی۔ابو نے کہا تھا۔ شہر بانو تھوڑا سا صبر کر لو اور بتا دو جو تکالیف تم کو ہیں، میں ایک ایک تکلیف کو دور کر دوں گا۔ عورت کی آزادی اس کا اپنا گھر اس کا حق ہے۔ ایک ایسا گھر جس کی وہ خود ملکہ ہو، سفید و سیاہ کی مالک ہو، جہاں بس اسی کی حکمرانی ہو لیکن ہر بات کے لئے ایک مناسب وقت ہوتا ہے۔امی ابواب بہت بوڑھے ہو گئے ہیں، تم کو تھوڑے سے انتظار کی زحمت تو اٹھانا پڑے گی لیکن امی نے چند ماہ میں صبر کا دامن چھوڑ دیا۔ امی میں بہت خوبیاں تھیں لیکن ایک خامی بہت بڑی تھی کہ وہ کانوں کی کچی ثابت ہوئیں۔ خالہ نے ان کو یہ باور کرا دیا کہ جو آرام اور آسائشیں تم کو علیحدہ گھر میں میسر آسکتی ہیں، مشتر کہ خاندانی نظام میں ان کا تصور بھی نہیں کر سکتی ہو لہٰذا آفاق جب تک تمہارے لئے علیحدہ گھر کا بندوبست نہیں کرتا، تم میکے میں ہی جم جائو۔ یوں ابو اور دادا، دادی کئی بار بہو کو منانے آئے مگر ناکام و نامراد لوٹ گئے۔ خالہ امی کو اکساتیں کہ ساس کو ایسا کہو، ویسا کہو۔ نندیں لینے آئیں تو یوں جواب دینا۔ خود شوہر کے سامنے ان کی بہنوں میں کیڑے نکالنا، جبکہ دادا کے ویڑے میں تو بیٹیوں، بہوئوں اور بہنوں کی بے حد عزت کی جاتی تھی۔ یہ وہی بہنیں تو تھیں جو موسم سرما کی ٹھٹھرتی یخ بستہ راتوں میں اپنے بھائیوں کی گھر واپسی کا انتظار کرتی رہتی تھیں اور جب بھائی گھر آتے تو کھانا دوبارہ گرم کر کے دیتیں ، ان کے لئے بستر بچھاتیں۔ ایسی مونس و غمگسار بہنوں کو بھلا کوئی بھائی کیسے برا کہہ سکتا ہے۔ یہ خون کے رشتے تھے۔ ماں، باپ، بہن، بھائیوں کے یہ پیار کی وہ مضبوط زنجیریں تھیں کہ ان کو پل بھر میں نہیں توڑا جا سکتا تھا۔ بڑی خالہ تو اس حقیقت سے بالکل نابلد تھیں کہ گائوں میں مل جل کر پیار سے رہنے والے خود کو کس قدر محفوظ خیال کرتے ہیں۔ وہ نجانے میری ماں کو ان کے گھر کی جنت سے نکال کر مجھ سے اور والدہ سے کس بات کا انتقام لے رہی تھیں۔ یہ وہی بہن تھی جو باپ کی وفات کے بعد اپنی ماں اور بہن کا بوجھ اٹھانے کے لئے شادی سے انکاری ہو گئی تھی۔خود اپنے ہاتھوں سے اپنی چھوٹی بہن میری والدہ شہر بانو کو دلہن بنا کر رخصت کیا۔ وہی بہن آج امی کو سمجھانے کی بجائے نامعقول بات پر ان کی ہمت افزائی کر رہی تھیں۔ ایک غیر شادی شدہ لڑکی کو ازدواجی زندگی کے نشیب و فراز کا بھلا کیا علم ہو سکتا ہے۔ یہاں بھی صور تحال کچھ یہی تھی اگر خالہ میری ماں کو ان کے اصل مقام اور گھر سے متعلق صحیح رہنمائی کرتیں تو ہمارا آشیانہ نہ جلتا لیکن خالہ نے تو ماں کو ایسے مقام پر لا کھڑا کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے امی کی آنکھوں کے سامنے بنے بنائے آشیانے کے تنکے بکھر گئے اور ان کے سسرالی رشتے داروں نے بہو کے سخت رویئے سے مجبور و مایوس ہو کر ابو کی دوسری شادی کرادی۔ اب میری ماں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ ان کے شوہر نے ان کو منانے کے لئے کتنے جتن کئے تھے، ہر بار بڑی خالہ آڑے آتی رہیں۔ بالآخر میری ماں کی قسمت میں سوتن اور طلاق لکھ دی گئی۔ وقت نے پہلو بدلا تو جوانی کی رنگین صبحیں رات کے اندھیروں کا روپ دھارنے لگیں۔ امی کے بالوں میں سفید چاندنی آگئی۔ اب وہ گھلنے لگیں، گھل گھل کر قسطوں کی موت مرنے لگیں۔ ان کی دلی کیفیت کو میرے سوا کوئی نہ جانتا تھا۔ وہ راتوں کو جاگتیں اور اٹھ اٹھ کر روتیں۔ ایک لاوا تھا جو ان کے سینے میں دہکتا تھا اور جدائی کا بیج جو ان کے اپنے ہاتھوں نے بویا تھا، ان کو جھاڑ کے کانٹوں کی طرح زخمی کرتا رہتا تھا۔ اس ترقی یافتہ دور میں بھی طلاق یافتہ عورت ایک بیکار پرزے کی مانند سمجھی جاتی ہے۔ میری خاطر امی نے یوں بھی دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ زیادہ پڑھی لکھی نہ تھیں کہ اپنے لئے کوئی اچھی ملازمت تلاش کر کے کسی حد تک مشکلات اور پریشانیوں کو کم کر لیتیں، تبھی اپنی اور میری ضروریات کی خاطر خالہ کی محتاج ہو گئیں جو کہ ایک اسکول کی ہیڈ مسٹریس بن گئی تھیں۔ بڑی خالہ ڈیوٹی کے بعد ٹھاٹھ سے گھر آکر لیٹ جاتیں اور آرام کرتیں جبکہ امی پر گھریلو کام کاج کا تمام بوجھ ڈال دیا تھا۔ کبھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کسی کام کو کرنے سے قاصر ہوتیں تو اسکول سے واپسی پر خالہ ان کو کوستیں، برا بھلا کہتیں اور آڑے ہاتھوں لیتیں۔ امی کو پائی پائی کا محتاج رکھ کر وہی بہن اب ان کو طعنے دیتے نہ تھکتی کہ جس نے ان کو اس حال تک پہنچایا تھا۔ ان کو پتا تھا کہ ہم اب جس مقام پر پڑے ہیں، وہاں سے ادھر اُدھر ہونا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ شادی شدہ عورت کی عزت اس کے خاوند سے اور خاوند کی عزت عورت سے ہی ہوتی ہے۔ ماں کے ساتھ ساتھ میں بھی ایک نوکرانی کی طرح سارا دن کام میں جتی رہتی تھی۔ جب تھکن سے روتی تب یہ وہ لمحہ ہو تا جب باپ سے جدا کرنے پر میری ماں شدت سے پچھتا تیں، کف افسوس ملتیں۔ اب میں باشعور ہو چکی تھی اور ہر بات کو سمجھ سکتی تھی۔ کبھی ماں کے دکھ پر روتی اور کبھی مجھے ان پر غصہ آتا کہ ایک بیٹی کے بارے میں نہ سوچا اور علیحدہ گھر کی ضد میں اتنے پیار کرنے والے سسر اور ساس کو چھوڑ کر اپنی نامعقول بہن کا کہا مان لیا۔ اب پچھتاتی ہیں۔ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت باپ زندہ تھا، میں کوڑی کوڑی کے لئے خالہ کی محتاج تھی۔ اس عمر میں تو لڑکیاں اپنی پسند کے پہناوے پہنتی ہیں اور میں ابھی تک خالہ کی اترن پہنتی تھی۔ کبھی کبھی ماں کہتی تھیں جی چاہتا ہے جا کر آفاق کے قدموں میں بیٹھ جائوں اور اپنے شفیق ساس، سسر سے معافی مانگ کر اس جنت کی بھیک مانگ لوں جس کو میں نے خود ٹھکرایا تھا لیکن اب یہ کیسے ممکن تھا۔ اس جنت کی حقدار تو ایک دوسری عورت ہو چکی تھی۔ وہ سوتن بھی قبول کر لیتیں لیکن طلاق یہ دیوار تو نا قابل عبور تھی۔ وقت محو پرواز رہا اور پھر ایک دن میرے لئے ایک کلرک کارشتہ بھی خالہ جان نے ڈھونڈ ہی لیا۔ کون سا انتظام کرنا تھا، کون سا جہیز دینا تھا۔ واقعی انسان اپنے مرکز سے ہٹ کر قدر و قیمت کھو دیتا ہے۔ آج اگر میں اپنے والد کے گھر ہوتی تو اچھے سے اچھار شتہ میرا مقدر بنتا، لاکھوں کا جہیز ملتا اور پھر میری رخصتی کاروز آگیا۔ ہمسایوں تک کو معلوم نہ تھا کہ شہر بانو کی بیٹی بیاہی جارہی ہے۔ چند لوگ آکر مجھے بیاہ لے گئے۔ رخصتی کے وقت دل جیسے منتظر ہو کہ دو شفیق اور پیارے ہاتھ میرے سر پر رکھ کر کوئی مجھے کہے گا۔ بیٹی میں تیرا باپ ، آگیا ہوں، تجھے رخصت کرنے اور دعائوں کی چھائوں میں الوداع کہنے ، مگر آج کے اہم دن بھی وہ سائبان کہاں تھا کہ جس کی اوٹ ساری زندگی دھوپ کو ٹھنڈک میں بدل دیتی ہے۔ ماں کی آنکھیں بھی آج بے بسی کی تصویر بنی کسی شخص کو ڈھونڈتی تھیں کہ جواب کبھی ان کے رو برو آنے والا ہی نہیں تھا۔ آج اگر وہ ابو کے گھر میں ہوتیں تو وہ ان کو ضرور سہارا دے کر کہتے۔ مت رو ایک دن بیٹیاں تو رخصت کرنی ہی ہوتی ہیں۔ یہ تو پرایا دھن ہوتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ابو خود چپکے چپکے روتے مگر امی کو نہ رونے دیتے۔ ان کو تسلیاں دیتے اور یہ ایسے نڈھال اور تنہا نہ ہو تیں۔ ماں کو ایک ٹوٹی ہوئی ٹہنی کی طرح دہلیز پر جھولتے دیکھ کر میں نے وقت رخصتی اپنے دل سے یہ عہد کیا کہ میں کبھی بھی ماں کی طرح اپنے شوہر سے ایسی ضد نہ کروں گی جو گھر اجاڑ دے۔ ان کو بھلا علیحدہ گھر کی ضد میں ہی اپنے اصل گھر کو کھو دینے سے کیا ملا۔ ایک خواب کی خاطر ملی ہوئی خوشیوں بھری تعبیر کو کھو دینا کون سی عقل مندی ہے۔ | null |
null | null | null | 30 | https://www.urduzone.net/aisa-ishq-dykha-na-suna-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | null | null |
null | null | null | 31 | https://www.urduzone.net/muqadir-ki-seyahi/ | ماجدہ جب چھوٹی تھی تو باپ فوت ہو گیا۔ چچا چچی اسے اپنے گھر لے آئے۔ اس کی بیوہ ماں جوان تھی وہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی تو گائوں میں رواج کے مطابق اس کی دوسری شادی کر دی گئی۔ یوں ماں اور بیٹی جدا ہو گئیں۔ اب ماجدہ اپنے چچا اور چچی کے رحم و کرم پر زندگی کے دن گزار نے لگی۔ جب وہ سولہ برس کی ہو گئی، خوب رنگ روپ نکالا۔ گائوں میں اس کی خوبصورتی کا چرچا ہونے لگا۔ شمشیر گائوں کے زمیندار کا بیٹا تھا۔ وہ بھی ایک خوبرو نوجوان تھا۔ میٹرک کے بعد کالج میں تعلیم حاصل کرنے شہر چلا گیا۔ جب چھٹیوں میں گھر آیا تو اکثر کھیتوں میں سیر کو نکلتا۔ تب ماجدہ بھی کھیتوں میں کام کرنے جاتی۔ وہ ماجدہ کو کن انکھیوں سے دیکھتا ، جن میں پسندیدگی کے جذبات ہوتے۔ جب کبھی شمشیر کا سامنا ہوتا وہ شرما جاتی۔ دونوں بچپن میں ساتھ کھیلتے تھے لیکن اب بات نہ کرتے تھے۔ دیہات کی کھلی فضا میں پرورش پانے والی لڑکیاں پردے کی پابندی سے آزاد ہوتی ہیں۔ بچپن میں سبھی بچے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے آشنا ہوتے ہیں، بڑے ہو کر معاشرتی پابندیاں معصوم زمانے کے ان ساتھیوں کو جدا کر دیتی ہیں۔ یہی حال ماجدہ اور شمشیر کا تھا۔ وہ اب زمانے کی پابندیوں میں جکڑے ہوئے تھے دل ابھی تک ایک دوسرے کے لئے بچپن کی خوش گوار یادوں سے معمور تھے۔ وقت نے کچھ مواقع دیئے۔ دونوں کو بات چیت کا موقع ملا تو ایک دوسرے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیا۔ یوں وہ اب لوگوں کی نظروں سے چھپ کر باتیں کر لیتے تھے۔ ایک دن دونوں ندی کنارے باتیں کر رہے تھے کہ ایک عورت نے دیکھ لیا اور جا کر ماجدہ کی چچی کو بتادیا کہ اپنی لڑکی کی خبر لو، کچھ پتا بھی ہے کہ تباہی تمہارے گھر پر منڈلا رہی ہے۔ زمیندار اور مزارع کا بھی کبھی میل ہوا ہے۔ ماجدہ کی چچی نے شوہر سے کہا۔ تھوڑی سی عزت ہے ہم غریبوں کی، وہ بھی تمہاری بھتیجی مٹی میں ملادے گی۔ اس دن ماجدہ گھر آئی تو چچا نے اسے خوب مارا اور اس کا گھر سے نکلنا بند کر دیا۔ انہی دنوں ایک دور کے رشتے دار کا پیغام ماجدہ کے لئے آیا ہوا تھا۔ اس شخص کا نام احسان تھا۔ احسان ماجدہ سے عمر یں کافی بڑا تھا۔ محتی آدمی تھا۔ اپنی محنت سے ٹھیکیدار بن گیا۔ اس کی بیوی مر چکی تھی۔ دو بیٹے تھے۔ اس کی خوشحالی دیکھ کر ماجدہ کے چچا نے یہ رشتہ فوراً منظور کر لیا اور جھٹ پٹ بھتیجی کی شادی احسان سے کر دی۔ ماجدہ کو سوچنے سمجھنے کا موقع بھی نہ دیا گیا۔ اس کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے۔ وہ روتی سسکتی اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔ شمشیر دل سے ماجدہ کا گرویدہ تھا، اسے ماجدہ کی شادی کا بہت دکھ ہوا۔ وہ بے بس تھا، باپ کے سامنے دم نہیں مار سکتا تھا۔ ماجدہ کا گھرانہ اس کے ہم پلہ نہیں تھا اس لئے وہ مایوس ہو گیا اور ہمیشہ کے لئے اپنا گائوں چھوڑ کر چلا گیا۔ ماجدہ کا شوہر عمر رسیدہ تھا دونوں کا جوڑ نہ تھا۔ وہ شوہر کو ذہنی طور پر قبول نہ کر سکی مگر بیزاری کا اظہار نہیں کر سکتی تھی، زبر دستی اس کے گھر میں گزارہ کرنے پر مجبور تھی۔ تاہم اسے شوہر کے ساتھ ساتھ اپنے چچا اور چچی سے بھی نفرت ہو گئی۔ شادی کے بعد وہ اب چچا اور چچی سے ملنے نہ جاتی تھی۔ تاہم احسان اچھے دل کا مالک تھا۔ وہ ماجدہ کا خاصا خیال رکھتا تھا۔ جانتا تھا کہ بیوی اس کو پسند نہیں کرتی اور آزردہ رہتی ہے۔ تبھی اسے خوش رکھنے کی پوری کوشش کرتا تھا۔ سال بعد ماجدہ نے بیٹی کو جنم دیا۔ جس کا نام آشمہ رکھا گیا۔ بالکل صورت شکل میں ماں پر تھی۔ لوگ کہتے۔ بڑی خوبصورت ہے، اللہ البتہ نصیب اچھے کرے۔ مجھے پا کر ماجدہ یعنی میری ماں اپنے غم بھلانے لگیں۔ وہ مجھ سے دل بہلانے کی کوشش کرتیں۔ چار سال میں دو اور بچوں کو جنم دیا۔ اب وہ پانچ بچوں کی ماں تھیں کہ دو سوتیلے بیٹے بھی پہلے سے موجود تھے۔ میرے ان سوتیلے بھائیوں میں سے ایک کا نام سہیل اور دوسرے کا ریاض تھا۔ یہ چھوٹے ہی تھے جب میری ماں سے ان کے والد نے شادی کی تھی۔ میں اپنے والدین کی شفقت کے سائے تلے پلی بڑھی میرے یہ سوتیلے بھائی جو ماں کی ممتا سے بچپن میں محروم ہو گئے تھے۔ وہ میری ماں کو اپنی ماں جانتے تھے۔ ہم تینوں چھوٹے بہن بھائیوں سے بہت پیار کرتے تھے۔ ہم بھی ان سے پیار کرتے کیونکہ ہم سب کا باپ ایک ہی تھا بے شک مائیں الگ الگ تھیں۔ میں سولہ برس کی تھی جب والد صاحب ایک حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔ میری ماں کی زندگی میں ٹھہراو آ چکا تھا۔ ایک بار پھر ابا کی وفات سے بھونچال آ گیا۔ اور گھر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ابا کی وفات کے چھ سال بعد ایک دن اماں اسی گائوں گئیں تو وہاں ایک شادی میں ان کا سامنا شمشیر سے ہو گیا۔ وہ ایک دوسرے سے مل کر بہت خوش ہوئے۔ دونوں نے جدائی کے زمانے کا حال ایک دوسرے کو کہہ سنایا۔ ماجدہ اب بیوہ تھیں اور شمشیر کی بیوی مر چکی تھی۔ اس نے میری والدہ سے کہا۔ قدرت نے ہمیں ایک بار پھر جائز طریقے سے ایک ہو جانے کا موقع دیا ہے، کیوں نہ ہم شادی کر لیں۔ امی نے جواب دیا۔ شمشیر یہ ممکن نہیں ہے۔ میرے بچے ہیں اور دو بیٹے بڑے ہو چکے ہیں وہ اب کبھی مجھے شادی کی اجازت نہیں دیں گے۔ تم ان کی پروانہ کرو۔ وہ تمہارے سوتیلے بیٹے ہیں۔ بڑے ہو چکے ہیں تو خود کو سنبھال لیں گے۔ تم مجھ سے نکاح کر لو۔ بعد میں جو ہو گا دیکھا جائے گا۔ غرض اس نے اس قدر اصرار کیا کہ میری ماں اس امر پر راضی ہو گئی۔ شاید وہ سوچتی ہو کہ شمشیر مال دار ہے اس کے ساتھ شادی ہو گئی تو ہم تین چھوٹے بچوں کو سہارا مل جائے گا۔ ماں کو خدشہ تھا کہ بیٹی جوان ہے اور دونوں چھوٹے لڑکے بھی خاصے سمجھدار ہو چکے ہیں۔ وہ بھی بڑے بھائیوں کا ساتھ دیں گے ، تب میں کیا کروں گی۔ تاہم شمشیر نے یہ کہہ کر نکاح پر راضی کر لیا کہ فی الحال بچوں کو ان کے باپ کے گھر رہنے دو۔ جب ہم نکاح کر لیں گے تو پھر ان کو کسی طرح سمجھا بجھا کر لے آئیں گے۔ گھر آکر میری ماں نے اپنی ضرورت کا کچھ سامان باندھا اور ایک دن وہ صبح ہی صبح یہ کہہ کر چلی گئیں کہ کچھ دن کے لئے ساتھ والے گائوں ایک رشتے کی پھوپھی کے پاس جارہی ہوں۔ وہ بیمار ہے اور اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ جلد لوٹ آئوں گی۔ پہلے میری کچھ سمجھ میں نہ آیا۔ جب غور کیا تو سمجھ گئی کہ ماں نے کچھ دیر شمشیر کے ساتھ باتیں کی تھیں۔ ایک آدھ جملہ میرے کان میں بھی پڑا تھا۔ میں نے اپنے سوتیلے بڑے بھائیوں سے کہا کہ ماں سے شمشیر نکاح کی باتیں کر رہا تھا کہیں وہ اس کے ساتھ نکاح کرنے نہ چلی گئی ہوں۔ وہ سکتے میں آگئے۔ سوچ بھی نہ سکتے تھے جس عورت کو ماں کا درجہ دیتے تھے وہ ایسا کام کرے گی۔ میں ابھی والد کے صدے کو نہ بھولی تھی، یہ صدمہ میرے لئے جانگاہ تھا۔ بڑے بھائی نے سن گن لی تو وہ بھی صدمے سے نڈھال ہو گئے۔ وہ سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ ان کے مرحوم باپ کی عزت پر ماں ایسا داغ لگا جائے گی کہ ہر کوئی کہے گا کہ دیکھو ان کی ماں بھاگ گئی ہے۔ ان کے لئے یہ ایسا داغ تھا جسے ہم بچوں کے آنسو بھی نہ دھو سکتے تھے۔ کچھ دنوں بعد میں ماں کی جدائی سے نیم جان ہو گئی۔ رورو کر بھائی کی منتیں کرنے لگی۔ اللہ کے واسطے کچھ کرو۔ مجھے ماں سے ملوائو میں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ بھائی معلوم کر چکا تھا کہ ماں نے شمشیر سے نکاح کر لیا ہے اور اس نے شہر میں مکان لے کر وہاں ہماری ماں کو رکھا ہوا ہے۔ میں روتی ، ماں سے ملنے کی ضد کرتی، تب بھائی سمجھاتے۔ بہن صبر کر لو۔ اب تمہارا ایک غیر آدمی کے گھر جاکر رہنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ تمہارے والد کا گھر ہے اور ہم تمہارے بھائی ہیں۔ تمہارا اپنے باپ کے گھر میں رہنا ہی مناسب ہے۔ کیا پتا وہ تمہارے ساتھ کیسا سلوک کرے کیونکہ ہم اس کے گھر ہر گز قدم نہیں رکھیں گے۔ ماں رابطہ کرے گی بھی تو وہ اب یہاں آکر نہیں رہ سکتی۔ وہ اب ہمارے باپ کی بیوہ نہیں ہے بلکہ ایک اور شخص کی بیوی بن چکی ہے۔ اس نے ہمیں آگاہ کئے بغیر اتنا بڑا فیصلہ کر لیا۔ برادری کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔ گھر سے نکل گئی ہم سب کو چھوڑ دیا، کیسے اب یہاں لوٹ کر آ سکتی ہے۔ بڑے بھائی ٹھیک کہہ رہے تھے تاہم میں لڑکی تھی اور میرا دل نرم تھا۔ ماں سے بہت مانوس تھی، ان کے بغیر سانس نہیں آتا تھا۔ اتنی دل کو تکلیف تھی کہ بتا نہیں سکتی۔ چھوٹے بھائی بھی بڑے بھائیوں کے ہم نوا ہو گئے۔ وہ کہتے کہ نجانے سوتیلا باپ کس قماش کا ہے۔ جو روکھی سوکھی ہے ، جو بھی تکلیف ہے، سب قبول کر لو مگر یہیں رہو۔ تمہاری عمر ایسی ہے کہ ایک قدم بھی تم نے گھر سے باہر نکالا تو زمانہ ہمیں کھا جائے گا۔ ایسی باتیں کر کے اور مرے ہوئے باپ کے واسطے دے کر بھائیوں نے مجھے اپنے پاس روک لیا۔ جب خود بھی ٹھنڈے دل سے ماں کے اس اقدام پر غور کرتی غصہ آتا تھا۔ ماں سے دل برداشتہ ہوتی تھی۔ اپنے چھوٹے بھائیوں کا بھی غم تھا جو مجھ سے زیادہ مضطرب تھے۔ ماں نے ان کے دلوں کا سکون لوٹ لیا تھا۔ اب ہم تینوں ، سوتیلے بھائیوں کی مرضی پر چلنے پر مجبور تھے۔ وہی ہمارے بڑے اور کرتا دھرتا تھے اور ہم ان کی ملکیت تھے۔ بڑے بھائیوں کی رشتے داروں نے شادیاں کرا دیں۔ بھا بھیاں آگئیں تو میں اور میرے دونوں چھوٹے بھائی گویا ان کے نوکر اور ملازم بن کر رہ گئے۔ پہلے بھائی اسکول جاتے تھے۔ بھا بھیوں کے آنے کے بعد ان کا اسکول جانا بھی موقوف ہوا۔ میں دل مسوس کر رہ گئی۔ اب میرے بھائی سارا دن گھر کے کاموں میں لگے رہتے، باہر کے کام بھی کرتے۔ سودا سلف لاتے۔ باقی وقت آوارہ پھرتے۔ وہ زندگی کی خوشیوں سے بہت دور ہو چکے تھے۔ ادھر میرا حال بھی بھا بھیوں نے برا کر دیا تھا۔ سارا دن گھر کے کام کرواتیں۔ جب ان کے یہاں بچے ہو گئے تو ان بچوں کو بھی میں اٹھاتی، نہلاتی ، کھلاتی پلاتی۔ بڑے بھائی بیویوں کو کچھ نہ کہتے کہ یہ تھک جاتی ہے اس کو بھی آرام کرنے دیا کرو۔ ایک دن ایسا آیا کہ میرے کپڑے چیتھڑوں جیسے ہو گئے۔ ننگے پائوں صحن میں چلتی پھرتی اور بال سوکھے میل کچیل سے بھرے ہوتے۔ میرے چھوٹے بھائیوں کی حالت بھی ایسی ہو گئی کہ ان کے چہرے دیکھ کر ترس آتا تھا۔ ذراسی غلطی پر بھابھیاں شکایت کرتیں اور بھائیوں سے خوب مار پڑواتی تھیں۔ ایک ماں کے موجود نہ ہونے سے لعنت علامت ، ڈانٹ پھٹکار ہمارا مقدر بن گئی۔ ہم یہ ظلم و ستم سہتے اور ماں کو برا بھلا کہتے جو زندہ تھی ہمارے لئے جیتے جی مر چکی تھی۔ انتہائی اذیت میں پانچ سال گزرے۔ ایک دن جبکہ دونوں بڑے بھائی اپنی بیویوں کو لے کر کسی گائوں شادی میں گئے تھے، میں اکیلی اداس بیٹھی تھی۔ چھوٹے بھائی سو رہے تھے۔ دوپہر کا وقت تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ میں نے در کھولا تو سامنے ماں کھڑی تھی۔ وہ مجھے گلے لگانے کے لئے والہانہ آگے بڑھی تو میں پیچھے ہٹ گئی۔ تب وہ ہاتھ جوڑ کر بولی۔ بیٹی میری بات سن لے۔ ایک بار بات سن لے۔ میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تب کہا۔ دیکھ میری بچی دوسری شادی میری مجبوری تھی۔ جس سے شادی کی ہے اس نے تینوں کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن تمہارے سوتیلے بھائی میرے اور تمہارے درمیان پہاڑ بن کر حائل ہو گئے اور انہوں نے باوجود بار بار کہلوانے کے مجھے تم سے ملنے نہ دیا۔ جواب میں کہلوایا کہ اگر ماں واپس آئی تو گھر میں قدم نہ رکھنے دیں گے۔ اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ ہم شمشیر خان کا بھی لحاظ نہ کریں گے جس نے ہمار الحاظ نہیں کیا ہے۔ اس وجہ سے نہیں آتی تھی کہ کہیں وہ نہیں وہ فساد نہ کریں۔ آج معلوم ہوا کہ یہ گائوں گئے ہیں اور تم لوگ گھر پر ہو تو میں آ گئی ہوں۔ اگر اس دوزخ سے نکلنا ہے تو میرے ساتھ چلو۔ اپنے بھائیوں کو بھی راضی کرو۔ میں تم تینوں کو لینے آئی ہوں، باہر گاڑی موجود ہے۔ کچھ دیر سوچا، پھر ماں کی بات سمجھ میں آ گئی۔ واقعی ہم جہنم میں تھے۔ میں نے بھائیوں کو جگایا۔ پہلے انہیں سمجھایا، وہ بچارے خود اس عذاب ناک ماحول سے چھٹکارا چاہتے تھے۔ جب ماں نے رو کر ان کو گلے لگایا تو انہوں نے بھی ماں کی بات مان لی۔ ہم تینوں نے کوئی سامان نہ لیا جیسے بیٹھے تھے ویسے ہی ماں کے ساتھ گھر سے باہر نکلے اور شمشیر کی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ وہ ہمیں شہر لے آئے۔ نئے کپڑے دلوائے۔ بہت اچھا سلوک کیا۔ بھائیوں کو اسکول میں داخل کرایا۔ وہ ہر طرح سے ہماری ضروریات کا خیال رکھتا تھا ۔ شمشیر واقعی بہت اچھا انسان تھا۔ ہم بے شک دوزخ سے نکل کر جنت میں آ گئے تھے۔ شمشیر نے میرے بھائیوں کو پڑھا لکھا دیا۔ وہ ملازمتوں پر لگ گئے۔ میری شادی ایک اچھے گھرانے میں کرا دی۔ آج ہم سب اپنی زندگیوں میں سیٹ ہیں اور بہت اچھی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ کہتے ہیں سوتیلے باپ اچھے نہیں ہوتے ، کوئی کہتا ہے سوتیلی ماں بری ہوتی ہے۔ ہر ایک کا تجربہ الگ ہوتا ہے مگر میں یہی کہوں گی کہ سبھی انسان ایک سے نہیں ہوتے۔ میری ماں سوتیلی تھی تو اپنے شوہر کے بیٹوں کیلئے بہترین ماں تھی اور میرا باپ سوتیلا تھا تو وہ ایک بہترین اور اچھا انسان تھا۔ اس کی وجہ سے ہم اچھی زندگی گزارنے کے قابل ہوئے۔ اگر شمشیر ہمیں اپنی پناہ میں نہ لیتا اور ہم ماں کے پاس نہ آتے تو شاید ہمارا مقدر سیاہی کی نذر ہو جاتا۔ | null |
null | null | null | 32 | https://www.urduzone.net/mujhe-parhne/ | ہمارا اسکول گھر سے بہت نزدیک تھا۔ محلے کی دو اور لڑکیاں بھی میرے ساتھ پڑھتی تھیں اور ہم تینوں ساتھ اسکول جایا کرتی تھیں۔ میٹرک تک سکون سے پڑھائی کی، کبھی کسی مسئلے سے دوچار نہ ہونا پڑا کیوں کے پانچ منٹ میں اسکول پہنچ جاتے تھے۔ میٹرک کے بعد کالج داخلے کا مرحلہ آیا تو پریشانی لاحق ہو گئی۔ کالج گھر سے فاصلے پر تھا اور ابو روز کالج پہنچانے نہ جاسکتے تھے جبکہ بھائی دونوں اپنے بزنس کے لئے صبح گھر سے نکتے تو شام کو لوٹتے تھے تبھی والد صاحب مجھ کو کالج داخلہ لینے کی اجازت نہ دے رہے تھے۔ بہت افسردہ تھی۔ کھانا پینا چھوڑ دیا تب امی آڑے آئیں اور ابو کو سمجھایا کہ اب زمانہ پہلے جیسا نہیں رہا ہے۔ لڑکیوں کو خود اعتمادی دینی چاہئے ، محلے کی دو بچیاں اور بھی کالج میں داخلہ لے رہی ہیں۔ اگر یہ ان کے ساتھ کالج چلی جائے گی تو اس میں کیا ہرج ہے۔ آخر پہلے بھی تو یہ تینوں اکٹھی اسکول جاتی تھیں ۔ آپ اجازت دے دیں۔ والد صاحب کا کہنا تھا کہ اسکول تو گھر سے دو قدم پر ہے مگر کالج کیلئے کسی سواری کا انتظام کرنا پڑے گا۔ بہرحال بہت دلائل دے کر امی جان نے بالآخر اپنی بات منوالی اور مجھے کالج میں داخلے کا اذن مل گیا۔ میں نے بشری اور تنویر کے ساتھ فرسٹ ایئر میں داخلہ لے لیا۔ روز ہم کو بس پر جانا ہوتا تھا۔ بس اسٹاپ گھر سے زیادہ دور نہ تھا مگر مقررہ وقت پر بس ملتی تھی لہذا ہم ٹائم سے پندرہ منٹ پہلے گھر سے نکل جاتی تھیں اور بس اسٹاپ پر انتظار کرتی تھیں۔ اس روز جب بس آئی کافی رش تھا۔ اسٹاپ پر تین ہیرو ٹائپ لڑکے بھی کھڑے تھے غالباً بس کا انتظار کر رہے تھے تاہم ان کی نظریں ہم پر مرکوز تھیں۔ اس صورتحال سے میں تو پہلے ہی دن سخت پریشان ہوگئی ۔ جب ہم کالج اسٹاپ پر اترے، وہ بھی ساتھ اتر گئے۔ ان کے انداز سے یوں لگا جیسے کہ ان کو تعلیم سے زیادہ ہم لڑکیوں میں دلچسپی ہو۔ وہ کچھ آوارہ قسم کے لگ رہے تھے اور ہمارے بارے ہی آپس میں گفتگو کر رہے تھے۔ سوچا کہ اگر روز یہی صورتحال رہی تو کیا ہوگا۔ یہ سوچ کر ہی میں پریشان ہوگئی۔ میرا خدشہ درست ثابت ہوا۔ اگلے روز بھی وہ ہم سے پہلے بس اسٹاپ پر موجود تھے ۔ ہمارے فوراً بعد بس میں سوار ہوئے اور کالج اسٹاپ پر ہمارے ساتھ اتر گئے ۔ آج وہ کچھ ذومعنی فقرے بھی کس رہے تھے۔ ہم نے سنی ان سنی کر دی اور کالج کے گیٹ میں گھس کر ان سے پیچھا چھڑا لیا۔ تیسرے دن پھر انہوں نے ہمارا پیچھا کیا اور جب میں بس سے اتر کر کالج گیٹ کی طرف بڑھی تو ایک خط مروڑ کر میری کتابوں پر پھینک دیا۔ ان کا نشانہ بالکل صحیح تھا۔ خط پھینکنے والے کا نام شعیب تھا۔ اس کے ساتھی اسی نام سے اس کو پکار رہے تھے۔ میری کتابوں کو چھوتا خط قدموں میں گر گیا اور میں آگے بڑھ گئی لیکن میری ساتھی نغمہ نے کاغذ کی اس ننھی منی گول گیند کو اٹھا لیا۔ کالج کے اندر داخل ہونے کے بعد میں نے اسے کہا۔ تم نے کیوں اسے اٹھایا اب وہ روز ایسا ہی کریں گے۔ وہ بولی۔ اگر نہ اٹھاتی تو ہمارے پیچھے آنے والی کوئی دوسری لڑکی اٹھا لیتی اور پھر تمہاری بدنامی ہو جاتی اور لڑکیاں بھی تو آرہی تھیں۔ انہوں نے یقینا لڑکوں کی اس حرکت کو نوٹ کیا ہوگا ۔ خدا جانے اس نے خط میں کیا خرافات لکھی ہیں۔ دوسری لڑکیاں پڑھ لیتیں تو تمہارا تماشا بناتیں، اس وجہ سے اٹھایا ہے۔ لواب پڑھ تو لو۔ ہم نے تجس میں اس وقت کاغذ کو سیدھا کر کے پڑھا۔ لکھا تھا ایک بار بات کر لو ورنہ روز ایسے ہی خط تم کو ملیں گے۔ تمہارا خادم شعیب۔ اس خادم کو روکنا ضروری ہے نغمہ ورنہ میں کالج چھوڑ دوں گی۔ میں نے روہانسی ہو کر کہا۔ نغمہ دلیرلڑکی تھی بولی۔ بے وقوف ان دو ٹکے کے آوارہ لڑکوں کی خاطر تم تعلیم کو خیر باد کہہ دو گی ۔ ہمت سے کام لو، ہم ان سے نمٹ لیں گے۔ مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ کل بس اسٹاپ پر ان کو زبانی سمجھائیں گے۔ اگر باز نہ آئے تو پھر ان کی شکایت کر دیں گے۔ اگلے دن جب انہوں نے وہی حرکت کی تو نغمہ نے مجھے ہمت دی کہ اس سے بات کرو کیونکہ یہ خط تمہاری طرف پھینکتا ہے۔ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ تب میں جرات کر کے آگے بڑھی اور لڑکے کو مخاطب کیا۔ مسٹر شعیب دیکھو میں ایسی لڑکی نہیں ہوں جیسی تم سمجھ رہے ہو۔ اپنی حرکتوں سے باز آجاؤ، اپنا اور میرا وقت ضائع مت کرو ورنہ میں تمہاری شکایت کر دوں گی۔ کس سے شکایت کرو گی اس نے ڈھٹائی سے کہا۔ جو بھی سورما ہے، سامنے آجائے۔ ہم بھی ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دھمکیاں نہ دو۔ اسی وقت بس آگئی اور میں گرفتہ دل بس پر چڑھ گئی۔ تمام راستہ دعا کرتی جاتی تھی۔ اے اللہ اس شریر انسان سے نجات دلا دے۔ اگر ابا یا بھائی سے شکایت کرتی تو وہ مجھے کالج سے ہٹا لیتے کیونکہ بہت مشکل سے اجازت ملی تھی۔ میں نے ایسی بہت سی کہانیاں پڑھی تھیں، کافی محتاط تھی مگر یہ لڑ کے باز آنے والے نہیں تھے۔ جب موقع ملتا، خرافات بھرے خط لکھ کر میری کتابوں پر نشانہ تاک کر پھینکتے ۔ کبھی کاغذ کی یہ ننھی منی گیند کتابوں پر اٹک جاتی تو کبھی زمین پر جا پڑتی ۔ یہ تو ایسی مصیبت تھی کہ میں کانپ کر رہ جاتی تھی۔ جب اس مسئلے کا کوئی حل سمجھ میں نہ آیا تو ایک روز جبکہ اتوار تھا اور چھٹی کے باعث بھائی گھر پر تھے، میں نے بھائی جان سے بات کرنے کی ٹھان لی اور ان کو کہا کہ آپ سے ضروری بات کرنی ہے۔ ایک مسئلے نے بہت پریشان کیا ہوا ہے جبکہ تعلیم بھی ترک نہیں کرنا چاہتی ۔ وہ بولے ۔ ہاں ہاں کہو، میں تمہاری پوری طرح مدد اور پاسداری کروں گا۔ میں نے ان کو مسئلہ بتا دیا اور خط بھی دکھا دیا جس میں شعیب نے لکھا تھا کہ اگر ایک بار ملاقات کر لو تو پھر کبھی پریشان نہیں کروں گا۔ انہوں نے مجھے تسلی دی کہ فکر نہ کرو، میں ان بد معاشوں سے نمٹ لوں گا۔ انہوں نے قلم اور کاغذ مانگا اور پھر میری طرف سے شعیب کو خط لکھا کہ فلاں دن ، فلاں پارک میں آجاؤ ۔ وقت بھی لکھ دیا اور یہ بھی کہ تمہارے بے حد اصرار پر ملاقات کر رہی ہوں مگر یہ میری تم سے پہلی اور آخری ملاقات ہو گی۔ بہتر ہوگا تم اکیلے آجاؤ اور کسی دوست کو ہمراہ نہ لانا ۔ یہ بھی لکھا کہ میں سیاہ عبایہ پہن کر آؤں گی۔ میں حیران ہو گئی کہ بھائی جان یہ کیا کر رہے ہیں مگر ان سے وضاحت مانگنے کی مجھ میں جرات نہ تھی۔ مقررہ دن مقررہ وقت پر بھائی جان نے میرے سب سے چھوٹے بھائی امین کو میرے جوتے پہنا دیے اور برقع بھی پہنا دیا۔ کپڑے بھی اسے میرے ہی پہنائے تھے۔ وہ ان دنوں آٹھویں میں پڑھتا تھا اور میرے برابر قد تھا۔ اس پر میرے حلیے کا گمان ہوتا تھا۔ بھائی جان اسے لے کر گاڑی میں مقررہ وقت سے کافی پہلے چلے گئے اور راستے میں اپنے دوستوں کو بھی ہمراہ لیا۔ یہ لوگ مقررہ جگہ پہنچے تو امین کو پارک میں بٹھا دیا۔ چہرہ نقاب سے پوشیدہ تھا۔ بھائی جان اور ان کے دوست جو ہاکیاں وغیرہ لے گئے تھے، کچھ دوری پر گاڑی میں بیٹھ کر شعیب کا انتظار کرنے لگے۔ شعیب اکیلا نہیں آیا، اپنے دوستوں کے ہمراہ تھا۔ دونوں دوست موٹر سائیکل پر پارک کے پاس ٹھہر گئے اور یہ اندر آ کر ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ نظر کالے برقعے میں ملبوس بینچ پر بیٹھی اکیلی لڑکی پر پڑی تو اس کی طرف بڑھا۔ جب نزدیک آیا تو مجھے مخاطب کیا۔ نقاب تو اٹھاؤ ۔ دیکھوں تو سہی جس کو بلایا تھا، وہی ہے یا کوئی اور ہے۔ امین نے فورا نقاب الٹ دیا۔ وہ بھونچکا رہ گیا۔ اس نے امین کے سر سے حجاب کھینچ لیا اور گالی دی کہ مجھے بے وقوف بنایا ہے۔ اب اپنی بہن کا حشر بھی دیکھ لینا۔ یہ کہ کر سیٹی بجائی ۔ اس کے چیلے پارک میں داخل ہو گئے۔ تبھی بھائی جان اپنے دوستوں کے ہمراہ امین کی طرف دوڑے۔ ان کے دوستوں کے پاس ہاکیاں تھیں اور وہ شعیب کی طرف لپکے۔ یہ منظر دیکھ کر اس کے ساتھی اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے مگر شعیب گھر چکا تھا۔ انہوں نے اس پر ہاکیاں برسا دیں۔ وہ زخمی ہو کر گر گیا اور یہ سب واپس گھر آگئے۔ اپنی دانست میں تو میرے بھائی نے شعیب کو سبق سکھایا تھا لیکن افسوس یہ ہم کو مہنگا پڑ گیا۔ شعیب کے سر میں ہاکی کی چوٹ سے ایسا گہرا زخم آیا کہ وہ بے ہوش ہونے کے بعد دوبارہ ہوش میں نہ آسکا اور ایک ماہ اسپتال میں رہ کر اللہ کو پیارا ہو گیا۔ اس کے والدین نے اس کے ساتھیوں سے لڑائی کا سبب پوچھا تھا تو انہوں نے بتا دیا۔ جس لڑکی نے ملاقات کا خط لکھ کر پارک میں بلایا تھا، وہی اس کی موت کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے میری سہیلیوں کی نشاندہی کی کہ یہ لڑکیاں ہیں جن کے ساتھ وہ لڑکی بھی ہوتی تھی جس کی وجہ سے شعیب کی جان چلی گئی ہے۔ انہوں نے مجھ پر یہ بھی الزام لگا دیا کہ میں شعیب سے دوستی رکھتی تھی اور خط و کتابت بھی تھی۔ میری ساتھیوں کے گھر شعیب کے والد آئے اور پھر ہمارے گھر آپہنچے۔ ان کا بیٹا وفات پا گیا تھا، وہ بہت دکھی تھے۔ انہوں نے بھائی جان اور ان کے دوستوں پر پرچہ کرا دیا تھا کہ ان کی بہن کے ہمارے بیٹے سے غلط مراسم تھے سو انہوں نے دوستوں کے ہمراہ شعیب پر ہاکیوں سے حملہ کر کے اسے اتنا مضروب کیا کہ آخر کار وہ جان کی بازی ہار گیا۔ کیس کافی عرصہ چلا۔ والد صاحب نے عمر بھر کی جمع پونجی بھائی جان کو چھڑانے کیلئے لگا دی اور ہم شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔ اس سانحے کا سب سے زیادہ تاریک پہلو یہ ہے کہ میرے بھائی کو جہاں سات برس جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑے، وہاں میری تعلیم بھی ادھوری رہ گئی اور تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ آج بھی اخبارات میں تعلیم کی اہمیت پر مضامین شائع ہوتے ہیں اور یہی شور و غوغا سنائی دیتا ہے کہ اپنی لڑکیوں کو تعلیم دلوائیں اور ان کا مستقبل محفوظ کریں۔ یہ تو واقعی اچھی بات ہے مگر میں سوچتی ہوں کہ ہمارا یہ معاشرہ اور اس کی سوچیں کب بدلیں گی، کب شعیب اور اس کے ساتھیوں جیسے آوارہ افراد سے یہ معاشرہ چھٹکارہ حاصل کرے گا جو ہم لڑکیوں کے مستقبل اور ان کی ترقی و تعلیم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہم لڑکیوں کے ساتھ ایسے واقعات دیہاتوں یا چھوٹے شہروں میں ہی نہیں ہوتے، بڑے شہر بھی ان واقعات و سانحات سے پاک نہیں ہیں اور اس ترقی یافتہ دور میں یہ ایک بہت افسوسناک بات ہے۔ ایسے لڑکوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے لڑکوں کی ذہنی پرورش صحیح خطوط پر کریں اور کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے ورنہ ہماری طرح شدید مسائل سے دوچار ہوگا۔ | null |
null | null | null | 33 | https://www.urduzone.net/nakrda-gunah-ki-saza/ | دادا زمیندار تھے۔ انہوں نے میرے والد کو بہت اعلیٰ تعلیم دلوائی اور وہ مقابلے کے امتحان میں پوزیشن لے کر ایک اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز ہوئے۔ بہت ان کا اثر و رسوخ تھا مگر یہ اثر و رسوخ مصیبت پڑنے پر ان کے کام نہ آیا۔ جس روز میرے بھائی کی شادی تھی ، اُسی دن سے اس قصے نے جنم لیا۔ والد کے ایک دور کے کزن بھی اس شادی پر مدعو تھے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ آئے تھے۔ ان کا ایک بیٹا جو بائیس برس کا تھا، نہایت خوبصورت تھا۔ اس کا نام آفتاب تھا۔ اس کی شہرت اچھی نہ تھی۔ جب اس کا رشتہ میرے لئے آیا تو والد صاحب نے انکار کر دیا۔ برادری کے کچھ لوگ ابو سے درخواست کرنے آئے کہ یہ رشتہ منظور کر لیں۔ والد نے امی سے کہا۔ زارا سے پوچھ لو ، اگر وہ ہاں کہہ دے تو غور کر لیں گے۔ لیکن میں نے بھی انکار کر دیا۔ کانوں میں اس کی اوباش مزاجی کے قصے پہنچ چکے تھے۔ میرے لئے اس میں کوئی کشش نہ تھی۔ ایک روز اس نے مجھے فون کیا اور شادی کی درخواست براہ راست کی، تو میں نے جواب دیا۔ مجھے تمہارے ساتھ عمر بھر کا سفر منظور نہیں ہے ، اب اور زیادہ مجبور مت کرنا، مر جائوں گی مگر تم سے شادی نہیں کروں گی۔ ایک روز جب ابو اور بھائی گھر پر نہ تھے ، وہ ہمارے گھر آ گیا۔ امی کچن میں مصروف تھیں۔ وہ سیدھا میرے کمرے میں آیا اور شادی کے لئے منتیں کرنے لگا۔ میں پتھر کی طرح ساکت اس کی باتیں سنتی رہی۔ میرے لئے اس کی کوئی بات قابل غور نہ تھی لیکن جاتے جاتے اس نے جو دھمکی دی وہ خوفزدہ کر دینے والی تھی۔ اس نے کہا۔ دنیا کی کوئی طاقت مجھے میرے مقصد کے حصول سے نہیں ہٹا سکتی۔ میں تمہیں ہر صورت حاصل کر کے رہوں گا۔ امی کو کچن میں پتا نہ چلا کہ وہ کب آیا اور کب چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد میرے ذہن میں اس کے دھمکی آمیز الفاظ گردش کرنے لگے مگر جوں جوں وقت گزر رہا تھا، میری گھٹن بڑھتی جارہی تھی جیسے کچھ ہونے والا ہو ، شاید آفتاب کی دھمکی کا نفسیاتی اثر تھا کہ میں اس کے دھمکی آمیز الفاظ ابو کو بتائے بغیر نہ رہ سکی۔ انہوں نے تحمل سے بات سنی اور پھر آفتاب کے والد کو فون کیا۔ جانے ان سے کیا بات کی کہ آفتاب کے فون آنے ہی بند ہو گئے تھے۔ اس کے فون حد درجہ ڈسٹرب کر رہے تھے اور پڑھائی نہ ہو پاتی تھی۔ میں نے سکھ کا سانس لیا۔ انہی دنوں جبکہ امتحان سر پر تھے ، چچا کے بیٹے کی شادی کا بلاوا آ گیا۔ سب شادی پر جا رہے تھے اور میں تذبذب میں تھی کہ کیا کروں۔ امتحان کی تیاری کروں یا شادی اٹینڈ کروں۔ آخر کار یہ فیصلہ کیا کہ گھر پر رہ کر امتحان کی تیاری کر نا زیادہ ضروری ہے۔ سبھی گھر والے چلے گئے اور میں اکیلی رہ گئی۔ ایک دن بعد ہی چچا مجھے لینے آ گئے۔ تب عافیت اسی میں جانی کہ چلی جائوں کیونکہ گھر میں تنہا رہنا بھی دشوار لگا۔ چچا زاد بھائی کی شادی کے تیسرے روز میں نے والد سے کہا کہ مجھے واپس گھر لے چلیں، پڑھائی کا ہرج ہو رہا ہے۔ ابو نے گاڑی امی اور بہنوں کو واپس لانے کے لئے بھائی کے پاس چھوڑ دی اور مجھے لے کر بس اڈے پر آگئے۔ ابھی وہ اور بھائی آپس میں بات کر رہے تھے کہ ایک جیپ اور گاڑی ہمارے سامنے آکر رکیں، اس میں سے اسلحہ بردار لوگ اترے اور انہوں نے مجھے زبردستی گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال دیا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر بھی اسلحہ تان لیا۔ یہ سب کچھ آنا فانا کچھ اس طرح ہوا جیسے کہ کسی فلم کا سین ہو۔ ابو پر کیا گزری بھائی کو میں نے گاڑی کے پیچھے بھاگتے دیکھا لیکن ان کے پاس اسلحہ نہ تھا، وہ خالی ہاتھ تھے۔ زیادہ دیر حواس بحال نہ رکھ سکی اور بے ہوش ہو گئی۔ نجانے کب تک اور کن رستوں پر گاڑی چلتی رہی۔ بالآخر ایک جھٹکے سے رُکی تو میرے حواس جاگے۔ ابھی تک سمجھ نہ پائی تھی کہ کس نے اور کس وجہ سے یہ دشمنی کی ہے۔ اچانک آفتاب سامنے آ گیا۔ اس کو دیکھتے ہی میں ہسٹریائی انداز میں چیخنے لگی۔ اس پر میرے آنسوئوں کا کوئی اثر نہ ہوا۔ اُس نے کہا۔ رونا بند کر دو اور بے خوف ہو جائو۔ تم یہاں محفوظ ہو ، تمہاری عزت میری عزت ہے، میں تمہاری مرضی کے بغیر اس کمرے کی دہلیز بھی پار نہیں کروں گا مگر تمہیں مجھ سے نکاح کرنا ہو گا۔ مجھے تو اس سے اور زیادہ نفرت ہو گئی۔ زمین پر ڈھتے باپ اور بے بس بھائی کے چہرے میری آنکھوں کے سامنے تھے۔ میں نے کہا۔ آفتاب، مر جائوں گی تم جیسے شخص سے شادی نہیں کروں گی۔ جس کمرے میں مجھے رکھا گیا وہاں ہر طرح کی سہولت موجود تھی۔ مگر میرے لئے یہ مقام دوزخ جیسا تھا۔ اندازہ نہیں ہوا کہ کتنے روز و شب گزر گئے۔ ہر وقت اللہ سے دعا کرتی کہ مجھے اس زنداں سے نکال دے۔ آفتاب روزانہ کمرے کی دہلیز پر کھڑا ہو کر مجھ سے نکاح کا تقاضا کرتا مگر کمرے کے اندر قدم نہ رکھتا تھا۔ ہر بار انکار کرتی، جب وہ چلا جاتا شکر کرتی کہ محفوظ ہوں تاہم گھر والوں کی پریشانی کا خیال مجھے سخت پریشان کر دیتا تھا۔ ایک روز بوڑھی ملازمہ نے مجھے بتایا کہ میں نے سنا ہے کہ تمہارے والد کی طبیعت ناساز ہے۔ تمام دن مصلے پر بیٹھ کر اپنے باپ کی زندگی کی دعا کی۔ شام کو آفتاب آیا تو کچھ بجھا بجھا سا تھا۔ ایک خواہ مخواہ کی ضد نے اُسے بھی یہاں لا پھنسایا تھا۔ کہنے لگا۔ جس شخص کے پاس ہم رہ رہے ہیں، وہ ٹھیک آدمی نہیں ہے، تم ضد چھوڑو اور ہم کورٹ جا کے نکاح کر لیتے ہیں۔ اس طرح ہم گھر جا سکیں گے، میں اپنے کئے پر نادم ہوں۔ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی تمہیں اس طرح اٹھا کر نہیں لانا چاہیے تھا۔ اسی دوست نے مجھے اکسایا اور میں اس کے اکسائے میں آ گیا۔ اب اس کے تیور صحیح نہیں لگتے۔ یہ تمہارا دوست ہے، تو تم جیسا ہی ہو گا۔ مجھے بہت ندامت ہے ، اب مسئلے کی نزاکت کو سمجھو۔ تمہارے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اگر تم سے نکاح کئے بغیر واپس لے گیا تو میری جان کو خطرہ ہے۔ کورٹ میں نکاح کر کے اور مجسٹریٹ کے سامنے میرے حق میں بیان دے کر تم میری جان بچا سکتی ہو۔ میں نے کہا کہ اگر تمہیں ایسی ہی میرے والد سے ہمدردی ہے تو ایسی غلط حرکت کی ہی کیوں۔ میں نے اس کی بات رد کر دی۔ ابو کے پاس بھی وسائل کی کمی نہ تھی۔ وہ بازیاب کرا لیتے لیکن پتا نہیں یہ ظالم مجھے کہاں لے آیا تھا کہ وہ مجھ تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ رات دن ان کا انتظار رہتا تھا۔ اسی رات عورت نے جو میرے ساتھ کمرے میں ہوتی تھی، سمجھایا کہ تم آفتاب کی بات مان لو، وہ برا نہیں ہے، تم سے محبت کرتا ہے اور ہر صورت شادی کرنا چاہتا ہے ، نکاح کر لو گی تو کم از کم اس قید سے تو رہائی پالو گی ورنہ تمہاری فکر کی وجہ سے تمہارے باپ کی جان چلی جائے گی، وہ بہت بیمار ہیں ۔ اسی رات خواب میں مجھے ابو بیمار نظر آئے تو میں نے فیصلہ کیا کہ آفتاب کی بات مان لیتی ہوں، کم از کم ابو کو زندہ تو دیکھ سکوں گی۔ آفتاب آیا تو میں نے سخت بیزاری کے ساتھ اس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس نے اپنے کچھ دوست بلوائے اور نکاح ہوا، پھر وہ مجھے لے کر اس اجنبی علاقے سے نکلا اور شام کو ہم شہر آ گئے۔ اس نے کہا۔ ہم اس شہر میں رکتے ہیں اور صبح میں وکیل سے بات کرتا ہوں تاکہ کورٹ میں نکاح کر کے نکاح کا ثبوت حاصل کر لیں۔ اس نے مجھے اس رات ایک دوست کے گھر میں رکھا جہاں اس کے بیوی بچے بھی تھے اور خود دوسرے کسی دوست کے گھر چلا گیا۔ اس نے کہا کہ ابھی مجھے تمہاری اور اپنی حفاظت مطلوب ہے۔ آفتاب کا یہ دوست میرے بھائی کا ہم شکل تھا، بے اختیار میں نے اُسے بھائی جان پکارا، تو اس نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا۔ آج سے تم میری بہن ہو، کیا چاہتی ہو اپنے والد سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ میں ان کو تسلی دینا چاہتی ہوں کہ میں خیریت سے ہوں۔ وہ بیمار ہیں اور مجھے اعتبار نہیں آرہا کہ آفتاب مجھے ان سے ملائے گا یا نہیں۔ اس کی بیوی نے تسلی دی کہ خاطر جمع رکھو اور جب وہ باہر چلا گیا دوست کی بیوی نے مجھ سے نمبر پوچھ کر فون ملا دیا۔ میری امی سے بات ہو گئی۔ آفتاب کچھ انتظامات کے لئے گیا ہوا تھا۔ وہ رات میں نے جاگ کر گزاری تھی۔ صبح جب ہم کورٹ پہنچے وہاں بھائی پہلے سے موجود تھے ، آفتاب حیران اور پریشان ہو گیا۔ بے شک ہمار ا نکاح مولوی صاحب نے زبانی پڑھادیا تھا مگر قانونی طور پر رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا، تبھی کوئی نہیں مان رہا تھا کہ ہمارا نکاح ہوا ہے۔ جب ہم مجسٹریٹ کے روبرو ہوئے، میں نے بیان بھائیوں کے حق میں دیا۔ آفتاب دھر لیا گیا۔ اس نے برادری کے بڑوں کو فون کرایا تو وہ وہاں آ گئے اور معاملے کو مصالحت سے حل کرانے کی کوشش کی۔ آفتاب کے والد نے میرے بھائیوں کی بہت زیادہ منت سماجت کی۔ برادری کے دبائو سے بھائیوں نے صلح تو کر لی مگر آفتاب کو رہائی دلوا کر بھائی مجھے اپنے ساتھ گھر لے آئے۔ میں خوش تھی کہ جیسی گئی تھی اسی طرح محفوظ واپس آگئی تھی۔ اگلے ہی لمحے یہ خوشی خاک میں مل گئی جب پتا چلا کہ ابو فوت ہو گئے ہیں۔ اس خبر نے نڈھال کر دیا۔ میں بستر پر ڈھے گئی۔ اس حالت میں بھی رشتے داروں کی باتیں میرے کانوں تک پہنچنے لگیں کہ یہ لڑکی اپنے والد اور بھائیوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر گھر سے بھاگ گئی تھی ، اب نجانے کس حال میں واپس آ گئی ہے۔ میں کسی کو یقین نہ دلا سکی کہ میں باعصمت واپس آئی ہوں اور میرے دشمن نے مجھ سے وہ دشمنی نہ کی جو اکثر کر جاتے ہیں۔ اس معاشرے کے لوگ کسی دوسرے کی بہن بیٹی کے معاملے میں پتھر کے ہو جاتے ہیں۔ میں کئی روز گھر سے غائب رہی تھی اور یہ بات میری زندگی کے براق دامن پر ایسا دھبہ ثابت ہوئی کہ جسے میرے آنسو نہ دھو سکے۔ میرے بھائی بھی میرے غم میں بہت بدل گئے تھے۔ رفتہ رفتہ سب بہنوں کی شادیاں ہو گئیں مگر میرا رشتہ کہیں نہ ہو سکا۔ مجھے ناکردہ گناہ کی ایسی سزا ملی کہ میں آج تک تنہا ہوں جبکہ بھائی بہن سب اپنے گھروں میں آباد اور خوش ہیں۔ ایک ماں تھی وہ بھی نہ رہیں۔ بعد میں رشتے داروں نے کوشش کی کہ آفتاب سے باقاعدہ میری شادی ہو جائے مگر اس نے انکار کر دیا۔ نہیں جانتی کہ میری زندگی اجاڑنے والے نے کیوں انکار کیا | null |
null | null | null | 34 | https://www.urduzone.net/baydaam-ghulam/ | اعظم میر ا چچازاد تھا، ہماری محبت کی شادی تھی لیکن یہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہ تھی۔ ہم بچپن میں ایک گھر میں رہتے تھے جو کہ والد اور چچا جان کو دادا کی جانب سے ورثے میں ملا تھا۔ بچپن ساتھ گزرا، اعظم اور میں اکٹھے کھیل کود کر بڑے ہوئے۔ جب ہوش آیا تو احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر خوش نہیں رہ سکتے۔ والد صاحب نے نیا گھر بنوایا اور ہم وہاں شفٹ ہو گئے لیکن میں نئے مکان میں خوش نہ رہتی تھی۔ سب ہی جانتے تھے کہ چچا کے بچوں سے جدائی نے مجھے پریشان کر دیا ہے، خاص طور پر اعظم بہت یاد آتا تھا۔ اعظم بھی اب بجھا بجھا رہنے لگا۔ اس کا دل پڑھائی میں نہ لگتا اور میرے بھائی سے ملنے کے بہانے وہ روز ہمارے گھر آجاتا۔ اسے دیکھتے ہی میں کھل اٹھتی، دوڑ کر چائے بنالاتی، کبھی سموسے، کبھی پکوڑے تل لاتی۔ ہماری محبت عیاں تھی، ابو اور چچانے اسی باعث شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔ شادی کے بعد میں پھر اسی گھر میں آگئی جہاں بچپن گزرا تھا۔ بہت خوش تھی، یہ گھر میرے لئے اجنبی نہ تھا، سسرال والے وہی اپنے اور پیار کرنے والے لوگ تھے۔ میں اپنی قسمت پر ناز کرتی تھی کہ جو آرزو تھی، پوری ہو گئی ۔ اب کسی شے کی آرزو نہ رہی تھی۔ جلد ہی اللہ تعالیٰ نے اولاد بھی دے دی اور میں ماں کے مقدس رتبے پر فائز ہو گئی۔ بچوں کی پرورش میں کھو گئی۔ چچی ہاتھ بٹاتی تھیں۔ وہ ساتھ نہ دیتیں تو ننھے منے بچوں کو پالنا اور سنبھالنا کوئی آسان بات نہ تھی۔ جن دنوں چچی بیمار تھیں، ہماری پرانی ملازمہ زبیدہ خاتون اپنے گائوں لوٹ گئی۔ ان دنوں ملازمہ کی اشد ضرورت تھی، بچوں کی پرورش، گھر کی ذمہ داری، اوپر سے بیمار چچی کی دیکھ بھال۔ میں تھکن سے نڈھال اور نیم جان رہنے لگی۔ بتاتی چلوں کہ میرے ایک جیٹھ تھے جو اپنی فیملی کے ساتھ علیحدہ گھر میں قیام پذیر تھے۔ نند کوئی نہ تھی البتہ دو دیور ، غیر شادی شدہ ہمارے ساتھ ہی رہا کرتے تھے۔ چچا جان کا انتقال دو برس قبل ہو چکا تھا اور اب ساس کو بھی مرض الموت لاحق تھا، انہیں جگر کا کینسر بتایا گیا تھا۔ ان دنوں جو بھی ہماری ساس کی تیمار داری کو آتے ، ان سے ملازمہ نہ ملنے کا دکھ بتاتی اور التجا کرتی، اگر کوئی عورت ضرورت مند ہو تو میرے پاس بھجوادیں، میں اچھی تنخواہ دوں گی۔ کافی بار پڑوسن سے بھی ذکر کیا تھا۔ ایک روز اس کے توسط سے ایک نوجوان عورت ہمارے گھر آئی، خاصی خوبصورت اور تنومند تھی۔ اس نے بتایا کہ آمنہ بی بی نے بھیجا ہے۔ پہلے ان کے یہاں کام کرتی تھی، اب ان کے پاس دوسری عورت کام کر رہی ہے۔ ان کو ضرورت نہیں ہے، تبھی آپ کی طرف بھیجا ہے۔ عورت نے اپنا نام رضیہ بتایا۔ میں تو ملازمہ کو ترس رہی تھی لہٰذا اس کے بارے میں زیادہ چھان بین نہ کی اور فور اً ر کھ لیا۔ رضیہ جیسی نظر آرہی تھی ویسی ہی ثابت ہوئی۔ ہر کام سلیقے اور سگھڑاپے سے کرتی تھی۔ صبح آتی اور رات کو آٹھ بجے چلی جاتی۔ وہ ایک صاف ستھری اور تمیز دار تھی عورت تھی۔ زیادہ باتیں نہیں کرتی تھی، بس اپنے کام سے کام رکھتی، عمر یہی کوئی چو بیس سال تھی۔ کہتی تھی بھائی اور بھابی کے ساتھ رہتی ہوں، شوہر کی موت ایک ایکسیڈنٹ میں ہوئی تھی جو رکشہ چلاتا تھا۔ رضیہ کے کوئی اولاد نہ تھی، شادی کے تین برس بعد بیوہ ہو گئی تھی، تب سے بھائی کے زیر کفالت تھی جو خود بھی ایک بس ڈرائیور تھا۔ اس کے چھ بچے تھے اور مکان کرائے کا تھا۔ گزر اوقات بمشکل ہوتی تھی، تبھی رضیہ اپنی بھابی کی نگاہوں میں کھٹکنے لگی، وہ اس پر ایک بوجھ تھی۔ جب تک بھابی کے بچے چھوٹے تھے ، ان کی پرورش میں مدد گار ہونے کے باعث اس کا وجود بھائی اور بھاوج کو گوارا تھا لیکن اب مہنگائی اور کثیر العیالی کارونا تھا۔ اسی سبب رضیہ نے گھر سے قدم نکالا تھا اور بطور گھریلو ملازمہ وہ اپنے اخراجات پوری کرتی تھی۔ وہ پریشانی سے لبریز دن تھے۔ چچی جان کی بیماری آخری مراحل میں تھی اور یہ ایک لاعلاج مرض تھا، پھر بھی انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تا کہ ضروری طبی امداد ملتی ہے۔ میرے بڑے بچے اسکول جاتے اور تین چھوٹے گھر پر ہوتے تھے۔ شوہر اور دیور اپنے اپنے دفتر چلے جاتے۔ مجھے بچوں کے ساتھ گھر اور بیمار ساس کو بھی دیکھنا ہوتا تھا۔ایسے مشکل وقت میں رضیہ میرے لئے فرشتہ رحمت بن کر آئی تھی اور اس نے آتے ہی میری آدھی سے زیادہ پریشانیوں کو سمیٹ لیا تھا۔ وہ اتنی فرض شناس اور حلیم الطبع تھی کہ ایک دن بھی مجھے شکایت کا موقع نہ دیا۔ درد مند دل کی مالک تھی، میری ساس کے ساتھ بہترین سلوک کیا جبکہ وہ بستر مرگ پر تھیں۔ ایک نرس کی طرح دیکھ بھال کرتی، حتیٰ کہ رات کو بھی رہ جاتی اور راتوں کو ان کے ساتھ جاگتی۔ یہ اسی کا کام تھا کہ رات کو جاگ کر ایک مرئضہ کی آہ وزاری کو سمیٹنے کا اب مجھ میں تو یارا نہ رہ گیا تھا۔ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں جبکہ چچی بہت زیادہ تکلیف میں تھیں، میرے شوہر ان کو اسپتال سے گھر لے آئے۔ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔اعظم نے کہا، وہاں ان کی بہتر دیکھ بھال نہیں ہو سکتی۔ اپنے گھر میں ہم زیادہ خیال رکھ سکتے تھے۔ یہ چند روز کی مہمان ہیں تو تو پھر کیوں دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ اپنے گھر میں ہم زیادہ دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔ چچی کو گھر کا سکون ملا۔ میں دن کو ان کے قریب رہتی اور رضیہ کھانا بناتی ۔ گھر سنبھالتی، بچوں کو دیکھتی۔ رات کو میں بچوں کے پاس ہوتی اور وہ میری ساس کے کمرے میں ہوتی ۔ اس نے اب گھر جانا اسی وجہ سے متروک کر رکھا تھا کیونکہ ہم کو اس کی دن رات ضرورت تھی۔ شروع رات کو میرا کوئی نہ کوئی دیور یا پھر اعظم، چچی جان کے کمرے میں ڈیوٹی دیتے تھے۔ بچے مجھ کو اتنا تھکا دیتے کہ میں رات کو ہر گز اپنی بیمار ساس کی پٹی سے لگ کر شب بیداری کی تکلیف نہ اٹھا سکتی تھی۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے ، بالا خر وہ دن آگیا جب ہماری ساس دنیا کے تمام دکھوں سے نجات پاگئیں اور آدھی رات کو ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ کافی دن گھر میں سوگ کی فضار ہی۔ رضیہ نے ان نازک لمحات میں بھر پور ساتھ دیا اور اب وہ مستقل ہمارے گھر ہی رہنے لگی کیونکہ اس کی بھاوج نے اس کو اپنے گھر رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔ میں تو رات کو بے ہوش ہو کر سوتی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کب ہمارے گھر میں کیا ہوا۔ ایک روز رضیہ نے کہا کہ ہمارے گھر کی ملازمت وہ اب مزید جاری نہیں رکھ سکتی کیونکہ اس کے بھائی نے اس کی دوسری شادی کی ٹھان لی ہے۔ مجھے کافی صدمہ ہوا، اس کے جانے سے جو پریشانیاں لاحق ہونے والی تھیں، ان کا خوف میرے لئے ایک بڑی الجھن تھی لیکن رضیہ کا جانالازمی امر تھا۔اس کو شادی سے روکنا کیونکر ممکن تھا۔ بالآخر وہ ایک روز خدا حافظ کہہ کر چلی گئی۔ میں نے وقت پر رخصت کیا، اسے کافی اچھے جوڑے اور کچھ رقم دی کیونکہ اس نے جیسی ہماری سیوا کی تھی، شاید فی زمانہ کوئی ایسی ملازمہ کسی کو میسر آئے۔ رضیہ کے جانے کے بعد بہت عرصہ تک بغیر گھریلو ملازمہ کے وقت گزار نا پڑا۔ آخر کار سابقہ ملازمہ گائوں سے لوٹ آئی تو مجھے سکون مل گیا۔ زبیدہ کے آتے ہی میرے شوہر کا تبادلہ نزدیکی شہر ہو گیا۔ وہ ڈیرہ غازی خان سے مظفر گڑھ چلے گئے۔ ان دنوں دونوں شہروں کا رستہ دو گھنٹے سے کم نہ تھا۔ روڈ خراب تھا جبکہ اب یہ رستہ صرف ایک گھنٹہ میں طے ہو جاتا ہے۔ اعظم کچھ عرصہ روزانہ مظفر گڑھ آتے جاتے رہے۔ پھر انہوں نے وہاں ایک مکان کرایہ پر لے لیا۔ روز کا سفر ان کو تھکا دیا کرتا تھا۔ وہ پیر کو جاتے، جمعہ کی شام کو گھر آتے۔ دو دن ہمارے پاس گزار کر دوبارہ پیر کے روز صبح سویرے مظفر گڑھ چلے جاتے تھے۔ زبیدہ بی بی کا گائوں مظفر گڑھ کے قریب تھا۔ ایک بار جبکہ اس کا بھائی بہت بیمار تھا، وہ چند دن کی چھٹی لے کر اپنے گائوں چلی گئی جب واپس آئی تو اس نے ایک عجیب خبر سنائی، اس نے بتایا۔ بی بی، میرا ایک رشتہ دار محکمہ سوشل ویلفیئر میں چپراسی لگا ہوا ہے۔ اعظم صاحب اس کو نہیں جانتے لیکن وہ ان کو جانتا ہے۔ میرے اسی رشتہ دار نے جس کا نام اسلم ہے، مجھے بتایا ہے کہ اعظم صاحب نے کرایہ کے مکان میں اپنے ساتھ ایک عورت کو رکھا ہوا ہے۔ خدا جانے ان کی بیوی ہے یا کہ ویسے ہی کام کاج کے لئے رہتی ہے ، خاصی خوبصورت ہے اور امید سے بھی ہے۔ اعظم صاحب نے دراصل اسلم سے کہا تھا کہ ان کو گھریلو کام اور کھانا پکانے کے لئے کسی گھریلو ملازمہ کی ضرورت ہے جو صبح سے دوپہر تک خدمات انجام دے سکے۔ تب وہ سمجھ گیا کہ صاحب کے ساتھ جو عورت قیام پذیر ہے ، وہ ملازمہ نہیں۔ میرے تو ہوش اڑ گئے۔ زبیدہ نے قسم دی تھی کہ صاحب کو یہ ہر گز نہ بتاناور نہ میری خیر نہ ہو گی۔ کچھ دن شدید اضطراب میں گزرے۔ بالا خرز بیدہ خاتون کی ہی منت سماجت کی کہ تم مظفر گڑھ جا کر اس بارے میں مزید معلومات لو اور اپنی کسی رشتہ دار عورت کو میرے شوہر کے پاس گھریلو ملازمہ کے طور پر بھیجوتا کہ مجھے اس ذریعہ سے اس عورت کی اصل حقیقت کا علم ہو سکے۔ یہ کام مشکل نہ تھا لیکن زبیدہ اس کام کو سر انجام دینے سے ڈرتی تھی کیونکہ اسے اعظم کا تو تھا۔ بہر حال اس نے کسی طرح اسلم کے ذریعہ اپنی ایک رشتہ دار عورت کا بطور ملازمہ انتظام کرادیا۔ تب مجھے معلوم ہو گیا کہ چچی جان کی راتوں کو تیمار داری کرنے کے دوران جبکہ میں تھکن سے چور گہری نیند سو جاتی تھی، رضیہ اور میرے شوہر میں قربت ہو گئی۔ معلوم نہیں کیونکر انہوں نے آپس میں رسم و راہ پیدا کر لی اور پھر رضیہ اسی باعث امید سے ہو گئی۔ تین ماہ اس نے یہ راز چھپائے رکھا، بالا خر اسے اعظم پر بات ظاہر کرنی پڑی۔ وہ بھی کافی پریشان ہوئے اور اپنا تبادلہ مظفر گڑھ کروا لیا تا کہ وہاں رضیہ کو ساتھ رکھ سکیں۔ اب اس مسئلے کا حل سوائے شادی کے اور کوئی نہ رہا کیونکہ دیر ہو چکی تھی اور کسی لیڈی ڈاکٹر نے اس سلسلے میں ان کی مدد کی ہامی نہ بھری۔ اعظم بہت پریشان تھے ، ہر صورت اس مسئلے سے چھٹکارا چاہتے تھے لیکن یہ عورت ان کے گلے پڑ گئی کہ مجھ سے نکاح کرنا ہو گاور نہ اس بات کو منظر عام پر لے آئوں گی اور آپ کے بچے کو جنم دوں گی۔ بدنامی سے کوئی ذریعہ فرار نہ پا کر انہوں نے رضیہ کی خاطر تبادلہ کرایا اور اسے وہاں اپنے ساتھ رکھ لیا۔ میں حقیقت جان کر تڑپنے لگی۔ زبان بھی نہ کھول سکتی تھی کہ زبیدہ نے قسم دی تھی صاحب کو میرا نہ بتانا۔ بالا خراس وقت میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جب اعظم دو ہفتے تک گھر نہ لوٹے۔ میں نے اپنے جیٹھ اور دیوروں کو حالات معلوم کرنے کو کہا۔ ایک دیور نے ہامی بھر لی اور وہ مظفر گڑھ چلا گیا۔ گھر میں عورت موجود تھی جس نے میرے دیور کی آواز سن کر پردہ کر لیا۔ تب کلیم نے اعظم سے کہا، بھائی جان یہ کیا آپ نے ڈراما کر رکھا ہے۔ آپ کی اچھی بھلی بیوی ہے، چھ بچوں کے باپ ہیں۔ نکالیں اس عورت کو ورنہ ہم آپ سے کوئی واسطہ نہ رکھیں گے اور بھابی کو پتہ چل جائے گا تو میکے چلی جائیں گی۔ تب آپ چھ بچوں کا کیا کریں گے اعظم خوفزدہ ہو گئے۔ اپنے بھائی سے منت کی کہ کسی کو کچھ نہ بتانا، اب میں چند دنوں میں اس عورت کو نکال دوں گا۔ دیور نے آکر باقی بھائیوں کو بتایا لیکن مجھے نہیں بتایا بلکہ تسلی دی کہ خاطر جمع رکھو۔ وہاں کوئی عورت نہیں رہتی، ایک ملازمہ آتی تھی، وہ کام کر کے چلی جاتی تھی۔ اب اس کی جگہ ایک اور ملازمہ آتی ہے لیکن یہ دوسری ملازمہ کافی بوڑھی عورت ہے لہٰذا وہ ہم کو دل سے نکال دو۔ ایک روز کوئی مہمان ان سے ملنے آیا۔ یہ باہر گئے اور بیٹھک میں مہمان کو بٹھا کر اندر سے کنڈی لگالی اور کچھ دیر باتیں کرتے رہے۔ میری چھٹی حس نے اشارہ کیا کہ یہ کوئی خاص مہمان تھے، تبھی میں نے بیٹے کو بھیجا کہ جاکر بیٹھک میں دیکھو کون آیا ہے شہر یار کی عمران دنوں چھ سات برس تھی۔ وہ دوڑا گیا اور بیرونی دروازے سے باہر نکل کر بیٹھک میں جھانکا۔ وہاں ایک چھوٹی سی بچی اور ایک عورت جو برقع میں تھی، بیٹھی اعظم سے کچھ کہہ رہی تھی۔ جلد ہی مہمان چلے گئے۔ اب پھر میرے دل میں شکوک جاگے کہ یہ کون عورت ہو گی۔ اعظم سے استفسار کیا تو کہنے لگے۔ خواہ مخواہ شک کرتی ہو۔ کوئی بیوہ تھی، کسی واقف کار کے حوالے سے آگئی۔ شادی کے موقع پر غریب لوگ ویسے ہی امداد مانگنے آجاتے ہیں۔ میں نے تھوڑی سی رقم دے کر چلتا کر دیا۔ ضرورت مند عورت تھی تو گھر کے اندر لے آتے، باہر بیٹھک میں بٹھانے کی کیا تک تھی۔ میں نے کافی تکرار کی تو دیور جو مظفر گڑھ جا کر معلوم کر چکا تھا، اپنے کمرے سے باہر آ گیا اور کہنے لگا۔ بس کریں یہ ڈراما، بھائی آپ نے وعدہ کیا تھا کہ کوئی عورت نہ رہے گی تو اب وہ کیسے آگئی وہاں کے سب لوگ کہہ رہے ہیں آپ نے خفیہ شادی کی ہے اور بچی بھی ہے۔ بھائی جان اگر واقعی خفیہ شادی کر لی ہے اور بچی بھی ہے تو اب شادی کو چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اعظم کو اقرار کرتے بنی۔ یہ سن کر میں حیران رہ گئی کہ یہ عورت جو ان کی بچی کی ماں بن چکی تھی، رضیہ تھی۔ نجانے کسی کمزور لمحے مجھ سے یہ خطا ہو گئی اور اپنے گناہ کو نبھانے کی خاطر رضیہ کو پناہ دینی پڑی۔ پھر بچی کی وجہ سے چھوڑ نہ سکا لیکن اب چھوڑ رہا ہوں۔ میں نے کہا کہ اسے چھوڑنا ہی ہو گا۔ بچی بھی چھوٹی ہے، اسے ماں سے چھین کر ایک اور ظلم نہ کرو لیکن رضیہ نہیں رہے گی ورنہ میں نہ رہوں گی۔ ظاہر ہے وہ چھ بچوں کی ماں کو نہ چھوڑ سکتے تھے۔ انہوں نے رضیہ کو اس کے میکے بھجوا دیا اور خود مظفر گڑھ سے اپنے شہر تبادلہ کرالیا۔ مجھے دکھ تو بہت پہنچا لیکن پھر شکر کیا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آگیا تھا ورنہ میرا اور میرے بچوں کا تو خدا ہی حافظ تھا۔ رضیہ کو نکلوا کر بھی مجھے چین نہ تھا حالانکہ وہ اب اس سے نہ ملتے تھے اور کوئی ناتا بھی نہ رکھا تھا، یہاں تک کہ بچی کا خرچہ بھی نہ دیتے تھے ورنہ رضیہ دوبارہ گھریلو ملازمہ کیوں بنتی۔ ایک روز کا ذکر ہے میں وسیم کے سسرال ملنے گئی تو وہاں پڑوس میں ایک عورت اور چھوٹی سی بچی کو جاتے دیکھا۔ وسیم کی ساس نے بتایا کہ رضیہ نام ہے، کسی عیاش نے پہلے تو خفیہ شادی کئے رکھی۔ بچی ہو گئی تو اب نکال دیا ہے۔ بیچاری اپنا اور بچی کا پیٹ بھرنے کی خاطر در در جھاڑو پوچا کرنے پر مجبور ہے۔ یہ سن کر میرے پیروں تلے سے زمین نکل گئی کہ انسان کتنا مجبور ہے۔ خوف خدا سے میری روح لرز گئی کہ میرے بچے تو عیش کر رہے تھے اور اعظم کی یہ بچی ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ ماری ماری پھر رہی تھی۔ میں شدید بیمار پڑ گئی اور مجھے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ خواب میں چچا اور چچی دکھائی دیئے جو کہتے وہ بھی ہماری پوتی ہے ، ہمارا خون ہے ، ذرا سوچو تو مت پوچھئے کس دل سے وسیم کے سسرال کے پڑوس میں گئی جہاں رضیہ فرش پر پوچالگار ہی تھی اور اس کی بچی قریب صحن میں بیٹھی جھاڑو سے کھیل رہی تھی۔ میرے ضمیر نے مجھے روشنی دکھائی اور میں نے بچی کا ہاتھ پکڑ لیا جو ہو بہو ا عظم کی تصویر تھی۔ تم میرے ساتھ گھر چلو، تمہارے پاپا تم کو بلا رہے ہیں۔ اس نے ماں کی طرف دیکھا۔ یہ ابھی ہمارے ساتھ آجائے گی، میں نے رضیہ کو سنایا۔ وہ ایسے اٹھ کھڑی ہو گئی، جیسے کسی نے اسے کرنٹ لگادیا ہو۔ تڑپ کر بولی۔ بی بی یہ آپ کے ساتھ نہ جائے گی۔ اسے مجھ سے جدامت کیجئے، ہم محنت مزدوری کر کے کھالیں گے۔ کسی سے کچھ نہیں مانگتے۔ میں اسے لے جارہی ہوں رضیہ، کیونکہ اس کے باپ نے مجھے اسے لینے کو ہی بھیجا ہے۔ اب تمہاری مرضی کہ تم ہمارے ساتھ رہو یا الگ رہنا پسند کرو لیکن میں اپنے خاندان کی عزت کو یوں در در بھٹکتے نہیں دیکھ سکتی۔ میں اس کے ہاتھ میں جھاڑو نہیں دیکھ سکتی۔ رضیہ کی سمجھ میں میری بات آگئی۔ اس نے اپنی بچی کو لے جانے دیا اور دوروز بعد وہ بھی آگئی۔ میں نے اسے قبول کر لیا۔ گرچہ میرے سامنے اعظم اس سے بات نہ کرتے تھے لیکن وہ میرے اس عمل سے بے حد مشکور تھے۔ میرے بے دام غلام ہو گئے اور میں نے بھی اپنے دل پر پتھر رکھ لیا، صرف اعظم کی اس بچی کی خاطر جو میری کچھ نہ سہی، میرے بچوں کی تو بہن تو تھی۔ | null |
null | null | null | 35 | https://www.urduzone.net/aseer-ishq-episode-6/ | null | null |
null | null | null | 36 | https://www.urduzone.net/aseer-ishq-episode-4/ | null | null |
null | null | null | 37 | https://www.urduzone.net/ankhien-bhar-ati-hain-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | null | null |
null | null | null | 38 | https://www.urduzone.net/parwaz-episode-2/ | null | null |
null | null | null | 39 | https://www.urduzone.net/parwaz-episode-1/ | null | null |
null | null | null | 40 | https://www.urduzone.net/bohat-sharminda-houn-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | null | null |
null | null | null | 41 | https://www.urduzone.net/kala-jadu-episode-16/ | null | null |
null | null | null | 42 | https://www.urduzone.net/parwaz-episode-3/ | null | null |
null | null | null | 43 | https://www.urduzone.net/kala-jadu-episode-18/ | null | null |
null | null | null | 44 | https://www.urduzone.net/khidmat-main-azmat-hai-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | null | null |
null | null | null | 45 | https://www.urduzone.net/dost-aitbaar-kia-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | یہ ہمارے بڑوں کا کیا دھرا تھا کہ ہم آپس میں بات چیت نہ کرسکتے تھے، حالانکہ گھر پاس پاس تھے اور رشتے داری بھی گہری تھی۔ بچے معصوم ہوتے ہیں وہ ان باتوں کو کیا جانیں کہ جائداد کے جھگڑے کیا ہوتے ہیں۔ فروا میری عم زاد تھی۔ ہم ساتھ اسکول میں داخل ہوئیں۔ دوستی پکی ہوگئی۔ اس دوستی کو ہم نے اسکول تک ہی محدود رکھا تھا۔ کیونکہ گھر والے ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے تھے۔ فروا کے گھر فون نہ تھا۔ جب اُسے کسی سہیلی سے بات کرنی ہوتی میرے گھر آجاتی۔ اس کی امی منع کرتیں کہ تایا کے گھر نہ جائو۔ لیکن وہ ان کا کہا نہ مانتی تھی۔ ایک روز وہ آئی تو گھر میں میرے علاوہ کوئی نہ تھا، کہنے لگی مجھے آسیہ کو فون کرنا ہے۔ میں نے کہا، فون ملا لو۔ اس نے ملایا اُدھر سے کسی لڑکے نے اُٹھایا۔ اُسے شرارت سوجھی۔ بولی۔ بات کرلو تمہارا فون ہے۔ جب میں نے ہیلو کہا تو جواب میں لڑکے کی آواز سنی، گھبرا گئی۔ ان دنوں بہت ڈرپوک ہوا کرتی تھی۔ میری گھبراہٹ سے وہ بہت محظوظ ہوئی۔ مجھ سے فون لے لیا، بولی۔ یہ فاریہ ہے بڑی ڈرپوک ہے تم سے بات نہیں کرسکتی۔ مجھے بہت بُرا لگا لیکن فروا نے میرے بُرا ماننے کی پروا نہ کی بلکہ دیر تک اس لڑکے سے اِدھر اُدھر کی ہانکتی رہی۔ اس کے بعد یہ اُس کا معمول ہوگیا۔ جب آتی فون ملاکر باتیں شروع کردیتی۔ میں امی کو یوں نہ بتاتی کہیں اُس کا آنا بند نہ کردیں۔ امی پوچھتیں تو کہہ دیتی یہ اپنی کسی سہیلی سے باتیں کرتی ہے۔ والدہ مجھ پر خفا بھی ہوتیں میں پروا نہ کرتی، فروا کی ہم نوا ہوجاتی۔ اس لڑکے کا نام شاہ رخ تھا۔ رفتہ رفتہ فروا سے اس کی دوستی ہوگئی۔ میں اب تک اس کے اس معاملے سے دور رہی، کہیں ناراض ہوکر میرے گھر آنا بند نہ کردے۔ ایک روز اس نے کہا۔ فاریہ گھر والے میرے نام کی ڈاک کھول لیتے ہیں۔ میں ایک خط تمہارے پتے پر منگوانا چاہتی ہوں۔ جب خط آئے دھیان رکھنا۔ میں اُسے اب بھی منع نہ کرسکی، کہیں ہماری دوستی نہ ٹوٹ جائے۔ دراصل مجھے اس کی دوستی بہت عزیزتھی۔ یوں اس کے خط میرے نام آنے لگے۔ امی میرے خط نہ کھولتی تھیں اور مجھے دے دیا کرتی تھیں۔ میں وہ خط فروا کو دے دیتی، کبھی اس کا لفافہ نہ کھولتی، اس کی امانت سمجھ کر۔ خط اسلام آباد سے آتا تھا۔ امی سمجھتی تھیں میری اسلام آباد والی سہیلی زویا مجھے خط لکھتی ہے کیونکہ پہلے وہ میرے ساتھ پڑھا کرتی تھی۔ ہمارے فون کا تار فروا کے گھر کی طرف سے آتا تھا، جدھر اس کی کھڑکی تھی وہاں سے تار میں جوڑ لگایا جاسکتا تھا۔ فروا نے ایک سیٹ منگواکر تار جوڑ کر اپنے کمرے میں ہمارے کنکشن سے فون لگالیا اور اُسے اپنی الماری میں چھپا کر رکھ دیا۔ یہ بات اس نے مجھے بتادی اور سماجت کی کہ روز شام کو چار بجے تم اپنے فون کا پلگ نکال دیا کرو آدھے گھنٹے کے لیے، اس دوران وہ شاہ رخ سے اپنے گھر پر ہی بات کرلیا کرتی تھی، یوں اس نے اس لڑکے سے اپنے طور پر لمبا سلسلہ چلالیا۔ ایک روز اس نے بتایا کہ شاہ رخ بہت اصرار کررہا ہے میں اسے اپنی تصویر بھیجوں، کیا کروں۔ میں نے کہا۔ کسی اور کی بھیج دو اس نے نجانے کس کی تصویر بھیج دی جو مجھے نہ دکھائی۔ سوچ بھی نہ سکتی تھی میری وہ کزن جس سے میں سچی محبت کرتی ہوں، میری ہی تصویر اس لڑکے کو بھیج دے گی۔ اگرجانتی وہ یہ کرے گی کبھی اسے ایسا مشورہ نہ دیتی۔ فروا کا یہ سلسلہ چلتا رہا، گرچہ مجھے یہ سلسلہ پسند نہ تھا۔ لیکن اسے روک بھی نہ سکتی تھی کیونکہ وہ ضد کی پکی لڑکی تھی۔ مجھے اندازہ ہوگیا وہ میری دوستی کو چھوڑ سکتی ہے شاہ رخ کو نہیں چھوڑ سکتی۔ ایک روز فروا نے کہا آج میرے ساتھ اسکول سے تھوڑی دیر کے لیے کتابوں کی دکان تک چلنا ہے۔ میں ہمراہ چلی گئی۔ دکان پر ایک پکے سن کا شخص کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں گلاب کا پھول تھا۔ یہی شاہ رخ ہے۔ فروا نے کہا۔ مجھے وہ بالکل اچھا نہ لگا۔ معمولی شکل و صورت کا تھا۔ شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا۔ دکان سے نکل کر میں نے فروا کو کافی لعنت ملامت کی۔ بولی۔ باتیں تو اچھی کرتا ہے، بوریت دور ہوجاتی ہے۔ میں نے کون سی اس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے۔ بس فون کی حد تک دوستی ہے۔ ایک روز چھٹی کے دن فروا آئی، امی ابو گھر پر نہ تھے، آتے ہی اس نے شاہ رخ کو فون ملالیا اور مزاحیہ گفتگو کرنے لگی۔ ذرا دیر بعد فرمائش کی فاریہ آج تم بھی اس کے ساتھ دو چار باتیں کرلو۔ کس خوشی میں۔ ارے بھئی میری خوشی کی خاطر۔ تم کو میری جان کی قسم ہے، اس نے زبردستی مجھے ریسیور تھما دیا۔ مجھے بھلا اس بھونڈے آدمی سے بات کرکے کیا خوشی ہونی تھی، زبردستی دو چار جملے کہے، فروا کی خاطر۔ یہ مجھ سے بڑی غلطی ہوگئی کہ اس کا کہا مان لیا۔ اس کے بعد میری شامت آگئی۔ اب شاہ رخ صاحب بے باک ہوگئے۔ جب جی چاہتا فون گھما دیتے، اگر کوئی اور اُٹھاتا تو بند کردیتے۔ میں اُٹھاتی تو قسمیں دینے لگتے کہ بات کرو۔ بار بار فون اُٹھانے سے میں کتراتی اور یہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد رنگ کردیتے۔ میری تو جیسے شامت ہی آگئی۔ گھر والوں سے خوفزدہ ہر وقت پریشان رہنے لگی۔ آخر میں نے ایک روز اس کو سخت لہجہ میں ڈانٹ دیا کہ اب مجھے فون مت کرنا ورنہ میں فروا سے بھی تمہاری بات بند کرا دوں گی۔ اس پر اس نے دھمکی دی اگر تم نے ایسا کیا یاد رکھنا تمہارا فون ہر وقت ڈیڈ ملے گا چاہے کتنی شکایات درج کرائو، نہیں کھلے گا۔ جب فروا سے اس کی شکایت کی اُلٹا مجھ پر بگڑنے لگی کہ تمہارا دماغ خراب ہے۔ کیوں خواہ مخواہ اس سے پنگا لے رہی ہو۔ جانتی نہیں ہو وہ کون ہے۔ چاہے تو ایک منٹ میں ہمیں رسوا کرسکتا ہے۔ فروا کے منہ سے یہ الفاظ سن کر میں دنگ رہ گئی۔ مجھے سخت صدمہ ہوا اور میں نے اپنے گھر سے جو کنکشن اُسے کمرے میں دیا ہوا تھا وہ ہٹالیا۔ اب وہ ہمارے کنکشن سے اپنے محبوب کو فون نہ کرسکتی تھی۔ اس نے بات چیت ترک کردی اور دوستی کا رشتہ توڑ لیا۔ انہی دنوں خالہ نے امی سے میرے رشتے کی بات کی تو امی نے ان کے بیٹے عادل کے لیے میرا رشتہ منظور کرلیا۔ عادل خوبصورت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا۔ بیرون ملک سے پڑھ کر آیا تھا اور اب ایک اعلیٰ عہدے پر فائز تھا۔ ہمارا گھرانہ اس رشتے پر خوش تھا۔ میں اور عادل بھی مسرور تھے کیونکہ ہم دونوں بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ میری دلی تمنا تھی کہ میں اس کی ہوجائوں اور اب قدرت نے خود ہی اس کا انتظام کردیا تھا۔ فروا گرچہ مجھ سے ناراض تھی، لیکن منگنی والے دن وہ ازخود آگئی۔ امی نے اس کو کہلوایا تھا کہ منگنی پر تم نے آنا ہے کیونکہ ان کو علم نہ تھا کہ ہماری دوستی کے درمیان رخنہ پڑ چکا ہے۔ فروا میری منگنی پر خوش نظر آرہی تھی۔ اس نے ہنس کر مجھے مبارک باد دی تو میں نے بھی اُسے معاف کردیا اور دل صاف کرلیا۔ اُسے گلے لگا لیا، سوچا اللہ نے میری مراد مجھے دے دی ہے تو اس سے ناراض رہ کر کیا ملے گا۔ منگنی کے بعد عادل مجھے فون کرنے لگے، ہم فون پر باتیں کرتے تھے۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ شاہ رخ کی ملازمت ٹیلی فون کے محکمے میں ہے اور وہ ہمارے فون سنتا ہے۔ وہ میری اور عادل کی تمام گفتگو سنتا تھا اور واقف ہوگیا تھا کہ ہماری شادی ہونے والی ہے۔ ایک روز میں نے محسوس کیا کہ عادل مجھ سے کھنچا کھنچا سا ہے۔ میں ڈر گئی، لیکن پوچھنے کی ہمت نہ ہوئی۔ وہ پہلے ہمارے گھر ہر ہفتے آتا تھا اب اس نے گھر آنا بھی چھوڑ دیا تھا۔ ایک دو بار امی کے بلانے پر آیا بھی تو اس کے لہجے میں اس قدر سردمہری تھی کہ لگتا نہ تھا یہ وہی عادل ہے جو رات بھر فون کرتا تھا، اب ایک بار بھی فون پر بات کرنا گوارا نہ تھا اُسے۔ بالآخر یہ معمہ حل ہوگیا۔ جب فروا کو شاہ رخ نے اپنے جال میں پھنسا کر اس کی آبرو خاک کر ڈالی تو وہ ایک دن روتی ہوئی آکر میرے گلے لگ گئی، معافی مانگی اور بولی فاریہ میں تمہاری مجرم ہوں۔ میں نے تمہاری تصویر شاہ رخ کو بھیجی تھی ایک مذاق جان کر، اس نے عادل کو دے دی اور کہا کہ تمہاری منگیتر نے مجھے تصویر بھیجی ہے اور تم سے منگنی سے پہلے وہ مجھ سے فون پر بات کیا کرتی تھی۔ اس بات پر عادل کا دل مجھ سے پھر گیا۔ عادل نے مجھ سے پہلے سرد رویہ اپنایا پھر منگنی توڑ دی۔ دکھ تو بہت ہوا لیکن میں عادل کے دل سے غلط فہمی کو دور نہ کرسکی، کیونکہ دل کا شیشہ اگر ایک بار ٹوٹ جائے تو اس میں آیا بال دور نہیں کیا جاسکتا۔ مرد کی فطرت ایسی نہیں کہ عورت کا قصور بھلا سکے، خواہ عورت بے قصور ہی کیوں نہ ہو۔ ایک بار کے شک سے اعتبار کا بھرم جاتا رہتا ہے۔ مجھے عادل کے کھودینے کا بہت غم ہوا مگر یہ غم سہنا پڑا۔ اس پریشانی سے میری طبیعت خراب رہنے لگی۔ امی نے چیک اَپ کرایا تو پتا چلا کہ ٹی بی ہوگئی ہے۔ سچ ہے غم گہرا ہو تو دیمک کی طرح انسان کی صحت کو چاٹ جاتا ہے۔ باقاعدگی سے علاج ہونے لگا بالآخر میں نے اس جان لیوا بیماری سے نجات حاصل کرلی۔ مگر روح کو جو دیمک لگی وہ نہ جاسکی۔ عادل کی شادی ہوگئی۔ وہ اپنی بیوی کو لے کر بیرون ملک چلا گیا۔ فروا کی بھی شادی ہوگئی اور وہ رخصت ہوکر اپنے گھر سدھار گئی، لیکن میں جہاں تھی وہاں رہ گئی۔ دعا کرتی تھی کہ میرے نصیب کی خوشیاں بھی عادل کو مل جائیں، کیونکہ قصور میرا تھا۔ غلطی مجھ سے ہوئی، عادل کا کوئی قصور نہیں تھا۔ میں نے ہی فروا کی دوستی میں اس پر اتنا اعتبار کرلیا کہ اس نے ناگن بن کر مجھے ڈس لیا۔ میرے نصیب میں اندھیرے نہیں تھے لیکن اپنی بے وقوفی سے میں نے اندھیرے بھرلیے۔ فروا کو اس کی منزل مل گئی۔ آج سوچتی ہوں اگر بڑوں کی لڑائی تھی تو اس کی کوئی وجہ تھی۔ وہ ہمیں بھی ایک دوسرے سے دور رہنے کی تلقین کرتے تھے۔ ہمارے کزن اور میرے بہن بھائی اسی وجہ سے آپس میں نہیں ملتے تھے، مگر میں نے بڑوں کی بات نہ مانی۔ تبھی امی نے مجھے روکنا، ٹوکنا چھوڑ دیا، بلکہ میرے حال پرچھوڑ دیا۔ فروا سے ملنے سے بھی نہیں روکتی تھیں، چاہتی تو روک دیتیں تب شاید میں تباہ نہ ہوتی۔ ماں باپ بچوں کا مزاج بناتے ہیں اور ان کے مزاجوں کو سمجھتے بھی ہیں۔ تاہم کچھ والدین کبھی کبھی اپنی ذمہ داریاں نہیں سمجھتے اور بچوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔ تب مجھ جیسے نادان بچے بڑا نقصان اُٹھاتے ہیں۔ ایسا جس کا عمر بھر ازالہ نہیں ہوسکتا۔ شازیہ ملتان | null |
null | null | null | 46 | https://www.urduzone.net/insaaf-complete-urdu-story/ | جب بڑے شہروں میں جگہ نہ ہونے کے باعث مضافات آباد ہونے لگتے ہیں تو وہاں تیزی سے خوبصورت، جدید اور شاندار مکانات، سڑکیں، بازار اور ہوٹل تعمیر ہونے لگتے ہیں۔ ملک کی بڑی تعداد سمندر پار کے ممالک میں ملازمت کرکے اپنی آمدنی اپنے گھروں کو بھیجتی تھی، اس لئے شہر کے مضافات تیزی سے آباد ہوگئے تھے۔ میرا اور موہن کا مکان شہر کے ایک خوبصورت مضافاتی علاقے میں تھا۔ اس علاقے میں کیا کچھ نہیں تھا، وہ اب کسی مثالی شہر سے کم نہ تھا۔ چوڑی سڑکیں، جگہ جگہ بچوں کے لئے خوبصورت پارک اور پرسکون ماحول اس کے علاوہ شاندار قسم کے ریسٹورنٹ، قمار خانے اور نائٹ کلب بھی موجود تھے۔ نہ صرف مردوں بلکہ عورتوں کے لئے تفریحات بھی تھیں۔ بیوٹی سیلون، سوئمنگ پول اور کلب بھی تھے، جہاں نئی نسل کے لڑکے، لڑکیاں ہی نہیں بلکہ شادی شدہ مرد اور عورتیں وقت گزاری کرتی تھیں۔ غرض اس علاقے پر ایک بڑے شہر کی چھاپ تھی جو امریکا اور یورپ کی تہذیب و تمدن پر آنکھیں بند کرکے چل رہا تھا۔ میں اور موہن ایک بڑی تجارتی فرم میں ملازم تھے۔ موہن سیلز منیجر تھا اور میں اس کا ایک ماتحت چونکہ میرا مکان اس کے مکان سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر تھا، اس لئے میں اکثر موہن کے ساتھ اس کے گھر اتر جاتا اور وہاں سے چہل قدمی کرتا ہوا اپنے گھر چلا جاتا۔ میں نے اس سے کبھی یہ نہیں کہا کہ مجھے میرے مکان پر اتار دو اور نہ ہی اس نے کبھی رسمی طور پر ایسا کہا، حالانکہ گاڑی میں ایک فرلانگ کا فاصلہ ہوتا ہی کتنا ہے۔ میں خود بھی نہیں چاہتا تھا کہ میرا باس مجھے میرے مکان پر اتار دیا کرے۔ یہ فرلانگ بھر کا فاصلہ اس طرح کٹ جاتا تھا جیسے چند قدم کا ہو۔ بات یہ تھی کہ گھر پہنچتے پہنچتے دفتر میں کام کرنے سے جو تھکن ہوجاتی تھی، پیدل چلنے کی وجہ سے اتر جاتی تھی اور میں تازہ دم ہوجاتا تھا۔ یہ فرلانگ بھر کا راستہ مفت کی تفریحات میں گزر جاتا تھا۔ سب سے پہلے میں پارک کے اندر سے گزرتا تھا۔ اس پارک کے ایک بڑے حصے میں بچوں کی دلچسپی اور تفریح کی ہر چیز موجود تھی۔ اس کے بعد بنچیں آتی تھیں، جس پر ہر عمر کے جوڑے بیٹھے ہوتے تھے۔ اس سے آگے ایک گوشہ تھا جس کے سبزہ زار اور نیم تاریک حصے میں نوجوان جوڑے نظر آتے تھے۔ اس پارک میں ایک ریسٹورنٹ اور بار بھی تھا۔ پارک سے باہر آنے کے بعد سڑک کے کنارے لڑکیاں نظر آتی تھیں۔ وہ نت نئے ملبوسات میں دکھائی دیتی تھیں۔ وہ لباس میں ہونے کے باوجود بے لباس نظر آتی تھیں۔ موہن کا پورا نام موہن لعل تھا۔ وہ ایک دور اندیش اور ذہین شخص تھا۔ اس کی بڑی خوبی یہ تھی کہ اس میں فوراً کسی فیصلے پر پہنچنے اور اس پر عمل کرنے کی زبردست صلاحیت موجود تھی۔ اس کی قابلیت کا ہر کوئی معترف تھا، جبکہ میں کچھ زیادہ ہی متاثر تھا۔ اس کا ماتحت ہونے کے ناتے میں نے اسے بہت قریب سے دیکھا تھا۔ اپنی قابلیت کے سبب ہی وہ ترقی کرتے کرتے سیلز منیجر کے عہدے تک پہنچ گیا تھا۔ سچ پوچھئے تو اپنی ذہانت اور قابلیت کے لحاظ سے وہ اس ترقی کا اہل بھی تھا۔ اس کے برعکس میری قوت فیصلہ کمزور تھی اور عمل کی صلاحیت اس سے کم تھی۔ کمپنی میں برسوں محنت کرنے کے باوجود میں کوئی عہدہ حاصل نہ کرسکا تھا۔ بعض اوقات مجھے احساس محرومی بری طرح تڑپاتا تھا۔ میں نے تھک ہار کے اپنی کوشش ترک کردی۔ یہ سوچ کر کہ اکیلا میں ہی ناکام شخص نہیں ہوں بلکہ دفتر میں اور بھی لوگ ہیں جو کوشش کے باوجود کوئی عہدہ نہ پاسکے تھے۔ اس روز بھی ہم دونوں گھر جانے کے لئے دفتر سے حسب معمول ساتھ ہی نکلے تھے۔ ہم نے پہلے والی بال کا ایک میچ دیکھا جو دونوں کو بہت پسند تھا۔ پھر ہم ایک ریسٹورنٹ میں کافی پینے بیٹھ گئے۔ اس ریسٹورنٹ کی کافی اور آلو کٹلس بہت عمدہ ہوتے تھے۔ پھر وہاں سے نکل کر ہم گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔ مہاتما نگر سے نکلنے کے بعد ٹریفک بہت کم ہوجاتا تھا۔ جیسے جیسے سندر پارک نزدیک آتا جاتا، ٹریفک میں مزید کمی ہوتی جاتی۔ جب ہم سندر پارک کے علاقے میں داخل ہوئے تو دور دور تک ٹریفک نظر نہیں آرہا تھا۔ چوڑی سڑک پر بجلی کے کھمبے فاصلے پر لگے ہوئے تھے اس لئے سڑک پر روشنی بہت کم تھی۔ یہی وجہ تھی کہ ہم دونوں میں سے کوئی اس بچے کو نہ دیکھ سکا جو فٹ پاتھ پر سائیکل چلاتا ہوا جارہا تھا اور پھر وہ اچانک سڑک پر ہماری گاڑی کے سامنے آگیا۔ موہن کی گاڑی اور بچے کی سائیکل کا درمیانی فاصلہ بہت کم تھا۔ یہ حادثہ جس تیزی سے پیش آیا، اسے دیکھتے ہوئے یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ موہن کی جگہ کوئی دوسرا شخص بھی ہوتا تو وہ اس حادثے کو رونما ہونے سے نہیں روک سکتا تھا۔ میں موہن کے برابر بیٹھا تھا۔ میں نے پورا حادثہ دیکھا تھا اس لئے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس میں ذرّہ بھر بھی قصور موہن کا نہیں تھا۔ سائیکل، گاڑی سے ٹکرائی تو ساتھ ہی شیشہ ٹوٹنے کی آواز آئی اور پھر سائیکل بچے سمیت سڑک پر ایک طرف دور جاگری۔ چونکہ گاڑی کی رفتار تیز تھی اس لئے موہن کے بریک لگاتے لگاتے گاڑی تیس فٹ آگے نکل گئی۔ گاڑی کے رکتے ہی میں دوڑتا ہوا سائیکل کے قریب پہنچا۔ سائیکل بری طرح مڑ گئی تھی اور بچہ سڑک پر اوندھے منہ پڑا تھا۔ مجھے بچے کے آس پاس خون نظر نہیں آیا۔ میں نے اسے سیدھا کرنے کے لئے جیسے ہی ہاتھ بڑھایا تو موہن نے پیچھے سے کہا۔ رک جائو ونود بچے کو ہاتھ مت لگائو۔ میں نے حیرت سے موہن کی طرف دیکھا۔ اس کا چہرہ بالکل سفید ہورہا تھا یا ممکن ہے سڑک کی ناکافی روشنی کی وجہ سے مجھے ایسا نظر آیا ہو۔ کیوں میں نے پوچھا۔ بس اسے ہاتھ مت لگائو۔ اس نے قدرے تیز لہجے میں جواب دیا۔ مگرممکن ہے اسے زیادہ چوٹ آئی ہو اور وہ اس وجہ سے بے ہوش ہوگیا ہو۔ میں نے کہا۔ ہمیں فوراً اسے کسی ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے۔ سنو ونود پہلے تم میری پوری بات سن لو۔ وہ مجھے گھسیٹتا ہوا گاڑی کے اندر لے گیا۔ مجھے اس کی یہ حرکت ناقابل فہم، تعجب خیز اور بڑی عجیب لگی۔ میں تمہیں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ پہلے تم میری بات سن لو۔ تم جلد بازی مت کرو، ذرا صبر اور ٹھنڈے دل سے کام لو۔ میں چاہتا تو اس وقت گاڑی سے اتر کر بچے کی طبی امداد کا بندوبست کرسکتا تھا، بلکہ اس کے علاج معالجے پر جو خرچ آتا، برداشت کرسکتا تھا، جبکہ یہ حادثہ اس کی گاڑی سے پیش آیا تھا اور وہ تمام اخراجات کا آسانی سے متحمل ہوسکتا تھا۔ اصل بات یہ تھی کہ یہ ایک انسانی جذبے کی بات تھی۔ حادثے کا شکار ایک بچہ ہوا تھا۔ وہ کوئی موذی جانور نہیں تھا۔ مجھے ہر صورت بچے کے لئے طبی امداد کا بندوبست کرنا چاہئے تھا۔ مجھے موہن کی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ اگر بچے کو فوری طور پر طبی امداد مل جاتی تو اس کا زندہ بچ جانا کوئی معجزہ نہ کہلاتا بلکہ اسے انسانی فرض کی اعلیٰ مثال کہا جاتا۔ موہن دفتر میں میرا افسر تھا اور میں اس کا ماتحت تھا اور برسہا برس سے میں اس کے احکام کی تعمیل آنکھیں بند کرکے کرتا چلا آرہا تھا۔ میں نے کبھی اس کے کسی حکم سے انکار نہیں کیا تھا۔ جیسا میں نے پہلے بتایا کہ موہن نہ صرف بے حد دوراندیش ہے بلکہ اس میں قوت فیصلہ کی بے پناہ صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس کی اس خوبی نے مجھے ایک طرح سے احساس کمتری میں مبتلا کردیا تھا۔ وہ مجھے گاڑی میں بٹھا کر حادثے کے مقام پر گیا۔ وہاں سے اس نے کچھ کانچ کے ٹکڑے اٹھائے۔ یہ ٹکڑے اس کی گاڑی کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ جانے کی وجہ سے سڑک پر بکھر گئے تھے۔ پھر وہ چند لمحوں کے بعد واپس آکر گاڑی میں بیٹھ گیا تو میں نے اس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ پولیس اس قسم کی چیزوں سے مطلوبہ گاڑی تلاش کرلیتی ہے۔ موہن نے ہیڈ لائٹ کے ٹکڑے احتیاط سے سیٹ پر رکھتے ہوئے کہا اور انجن اسٹارٹ کیا۔ اس لئے میں ہیڈ لائٹ کے ٹکڑے اٹھا لایا ہوں تاکہ پولیس کو سراغ نہ مل سکے۔ اب میں نے پولیس کے لئے کوئی سراغ نہیں چھوڑا ہے۔ اس سے پہلے کہ میں موہن کا ارادہ صحیح طور پر سمجھ پاتا، اس کی گاڑی برق رفتاری سے حادثے کی جگہ سے دور ہونے لگی۔ وہ بڑے محتاط انداز سے گاڑی چلا رہا تھا اور خود کو قابو میں رکھے ہوئے تھا۔ میں نے سر موڑ کے پیچھے دیکھا۔ بچہ اسی طرح بے حس و حرکت سڑک کے کنارے ملگجے اندھیرے میں پڑا تھا۔ پانچ منٹ کے اندر ہم تین میل کا فاصلہ طے کرچکے تھے۔ موہن جس برق رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، اس سے ایسا لگتا تھا جیسے وہ کسی عفریت سے اپنے آپ کو بچانے کی سر توڑ کوشش کررہا ہے۔ اگر اس نے گاڑی کی رفتار میں کمی کی تو عفریت اسے دبوچ لے گا۔ وہ اب ایک مجرم بن چکا تھا اور جائے واردات سے فرار ہورہا تھا۔ میں جس وقت بچے کے ساکت جسم کا معائنہ کررہا تھا، تب میں نے اس کے بشرے کے تاثرات دیکھے تھے۔ اس کا ذہن تیزی سے حالات کا جائزہ لے کر کوئی منصوبہ مکمل کرنے میں مصروف تھا۔ اس نے دو منٹ کے قلیل وقفے میں حالات کا جائزہ لے کر ایک جامع منصوبہ تیار کرلیا تھا۔ حادثے کے وقت سڑک ویران اور سنسان تھی۔ کسی نے ہمیں یا ہماری گاڑی کو نہیں دیکھا تھا اور یہ ایک محض اتفاق ہی تھا کیونکہ جب ہم دفتر سے واپسی کے وقت گھر لوٹتے تھے، سڑک پر کسی نہ کسی سمت سے گاڑی آتی جاتی ہوئی دکھائی دیتی تھی۔ سڑک کے دونوں طرف گھنے درخت تھے۔ جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا تھا، وہاں ابھی بہت کم مکانات تعمیر ہوئے تھے۔ صرف چند مکان تھے جن میں اندھیرا چھایا ہوا تھا شاید ان میں ابھی کوئی رہائش پذیر نہ تھا۔ کھانے کا وقت ہوچکا تھا۔ شاید اس لئے بھی سڑک پر کوئی ٹریفک نہیں تھا۔ یوں بھی اس سڑک پر زیادہ آمدورفت نہیں تھی، نیز حادثہ پیش آنے کے صرف پانچ منٹ بعد ہماری گاڑی وہاں سے تین میل کے فاصلے پر پہنچ چکی تھی۔ یہ پہلا اتفاق تھا کہ موہن کو میں نے اس برق رفتاری سے گاڑی چلاتے دیکھا تھا اور دل میں یہ خوف بھی دامن گیر تھا کہ یہ تیز رفتاری کسی دوسرے حادثے کا سبب نہ بن جائے۔ سڑکوں پر جو حادثات رونما ہوتے تھے، ان میں بنیادی سبب تیز رفتاری ہی ہوتی تھی۔ موہن نے گاڑی کی رفتار دھیمی کی اور کن انکھیوں سے مجھے دیکھتے ہوئے کہا۔ تم سن رہے ہو ونود مجھے اس کی آواز بیٹھی ہوئی محسوس ہوئی۔ شاید میری طرح وہ بھی خوف زدہ تھا۔ میں سن رہا ہوں۔ میں نے لمبا سانس لے کر جواب دیا۔ تمہیں معلوم ہے ہمیں ایسا کیوں کرنا پڑا میں صرف نفی میں سر ہلا کر رہ گیا۔ میں اس کے دل کا حال بھلا کیسے جان سکتا تھا۔ اس نے گفتگو کے آغاز ہی سے ہم اور ہمیں کے الفاظ استعمال کرنے شروع کردیئے تھے۔ میں اس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا۔ تم گوتم سے واقف ہو وہ پہلے تمہاری جگہ کام کرتا تھا۔ میرے اس سے بہت اچھے مراسم تھے۔ ایک رات اس کی گاڑی کے نیچے ایک بڑھیا آگئی تھی۔ سارا قصور بڑھیا کا تھا، وہ بہت ہی عجلت میں تھی، ممکن ہے اونچا بھی سنتی ہو۔ بہرحال وہ اچانک گوتم کی گاڑی کے سامنے آگئی تھی، جس طرح ابھی وہ احمق بچہ ہماری گاڑی کے سامنے آگیا تھا۔ گوتم کوشش کے باوجود بڑھیا کو بچا نہ سکا۔ اس کے بعد گوتم کا جو حشر ہوا، وہ سننے کے قابل ہے۔ اس نے گاڑی روکی تو بڑھیا بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ گوتم نے سوچا کہ اسے فوری طور پر اسپتال لے جانا چاہئے ابھی وہ بڑھیا کو سڑک سے اٹھا ہی رہا تھا کہ پولیس کی ایک گشتی گاڑی آگئی۔ جب پولیس والوں نے بڑھیا کی حالت نازک دیکھی تو گوتم کو گہرے گہرے سانس لینے کا حکم دیا، کیونکہ وہ وہسکی پینے کا عادی تھا اور اپنے پاس ہمیشہ وہسکی کی بوتل رکھتا تھا۔ اس وقت بھی وہ نشے میں تھا۔ اس کی سانس میں شراب کی بو شامل تھی۔ پولیس والے اسے تھانے لے گئے۔ تمہیں معلوم ہے ونود اس کے بعد کیا ہوا گوتم کا مستقبل تباہ ہوکر رہ گیا۔ عدالت نے اسے پورے پانچ برس کی سزا سنائی۔ اس کی ملازمت چھوٹ گئی، اس کا وکیلوں اور عدالتوں کے چکر میں بڑا پیسہ برباد ہوا، آخر ایک ہوشیار اور تجربہ کار وکیل نے اس کی سزا معطل کرا دی۔ بڑھیا کے وارث بہت لالچی تھے۔ انہوں نے گوتم پر علیحدہ مقدمہ دائر کردیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ گوتم کے خلاف ہوا۔ عدالت نے جرمانے کے طور پر ایک خطیر رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ کچھ رقم بیمہ کمپنی نے ادا کی، باقی اسے ادا کرنی پڑی۔ گوتم آج بھی بیروزگار اور قلاش ہے، وہ سڑکوں پر مارا مارا پھرتا ہے۔ تم دیکھنا ایک روز اس کا ذہنی توازن خراب ہوجائے گا اور وہ سڑکوں پر پاگلوں کی طرح چیختا چلاتا اس بڑھیا اور قانون کو گالیاں بکتا نظر آئے گا۔ اب تمہیں معلوم ہوا کہ گوتم جیسے بے گناہ لوگوں کا کیا حشر ہوتا ہے اب تمہی بتائو کہ کیا میں اس لڑکے کو بچا سکتا تھا کیا اس میں میرا کوئی دوش تھا نہیں لیکن لیکن کیا ہم اسے کسی ڈاکٹر پھر ہمارا بھی وہی حشر ہوتا جو گوتم کا ہوا تھا۔ میں کہتا ہوں کہ وہ بچہ بالکل زخمی نہیں ہوا، وہ صرف بے ہوش ہوگیا تھا لیکن تھوڑی دیر کے لئے فرض کرلو کہ وہ لڑکا واقعی زخمی ہوگیا تھا، پھر کیا ہوتا کوئی بھی ہمارے بیان پر یقین نہ کرتا۔ وہ سب سے پہلے ہمارا منہ سونگھتے اور کہتے کہ ہم نشے میں دھت تھے۔ ہندوستانی پولیس کا کوئی دھرم نہیں ہوتا۔ وہ دن کو رات اور رات کو دن بنا دیتے ہیں۔ وہ ہم پر الزام دھر دیتے کہ ہم نشے میں دھت تھے۔ کیا ہم شراب کے نشے میں دھت تھے ونود موہن نے بلند آواز میں کہا۔ نہیں یقیناً نہیں تھے اور پھر اس حادثے میں ہمارا ذرّہ بھر بھی قصور نہیں تھا۔ کیا کوئی ہماری بات سنتا اور کان دھرتا وہ کہتے کہ تم لوگوں نے اتنی شراب پی رکھی تھی کہ تمہارے اعصاب قابو میں نہیں رہے تھے۔ پولیس ہمارے خلاف مقدمہ دائر کرتی، بچے کے والدین علیحدہ ہمارے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرتے جو ہزاروں کا نہیں لاکھوں کا ہوتا اور میڈیا والے ہمارے خلاف شور مچا کر اسے اور ہوا دیتے۔ عوام کا ردعمل یہ ہوتا کہ ہمیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ یہ سب باتیں سامنے رکھتے ہوئے اب تم کیا کہو گے کیا ہم نے وہاں سے بھاگ کر کوئی غلط حرکت کی ہے، جبکہ ہمیں معلوم ہے کہ اس بچے کو زیادہ چوٹیں ہرگز نہیں آئی تھیں۔ پھر حادثے میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔ یہ سب کچھ تمہارے سامنے ہی پیش آیا ہے۔ موہن اگر چاہے تو اپنے دلائل اور چرب زبانی سے ایک بندر کو بھی یقین دلا سکتا ہے کہ وہ بندر نہیں ہے بلکہ انسان ہے اور آدمی کو قائل کرسکتا ہے کہ وہ آدمی نہیں بلکہ بن مانس ہے۔ ایسا کرنا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ وہ سیلز منیجر تھا۔ یہ عہدہ اسے ایسے ہی نہیں مل گیا تھا۔ میں اس وقت قریب قریب اس کا ہم خیال ہوگیا تھا۔ اس نے گوتم کی بربادی کا نقشہ کھینچ کر جو سوالات اٹھائے تھے، ان کا میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اگر میرے تصور میں باربار اس بچے کا بے حس و حرکت جسم نہ گھوم جاتا تو میں اس معاملے میں موہن سے پوری طرح متفق ہوجاتا۔ میں اس لمحے اس کا ہم خیال ضرور ہورہا تھا لیکن دوسری طرف دل نہیں مان رہا تھا۔ ایک خلش سی کسی پھانس کی طرح سینے میں گڑھی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔ مجھے خوشی ہے ونود کہ اب تم حالات پوری طرح سمجھ گئے ہو۔ موہن نے مجھے خاموش دیکھ کر کہا۔ اب ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا۔ بچہ بھی چند روز بعد بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ مجھے اس کی نئی اور قیمتی سائیکل ٹوٹنے کا واقعی بہت افسوس ہے۔ خیر میں کوئی نہ کوئی ایسی ترکیب سوچ لوں گا کہ اسے نئی سائیکل مل جائے اور اور ونود میں بھول گیا۔ میں تمہیں ایک خوشخبری سنانے والا تھا۔ کیا تمہیں معلوم ہے کہ آج صبح دفتر میں افسروں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ ہم نے تمہاری پچھلے ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ تمہاری سخت محنت کے پیش نظر تمہاری تنخواہ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا جائے۔ آئندہ ماہ سے کمپنی تمہاری تنخواہ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کردے گی۔ اب تو خوش ہو نا گھر جاکر جب تم یہ خبر اپنی پتنی کو سنائو گے تو خوشی کے مارے تم سے لپٹ جائے گی۔ بس پھر تم عیش کرنا دوست موہن نے زبردستی قہقہہ لگایا۔ اچانک میں نے محسوس کیا کہ گاڑی کا رخ گھر کی بجائے دوبارہ شہر کی طرف ہوگیا ہے۔ موہن زیادہ تر گلیوں میں گاڑی گھماتا رہا۔ جب وہ مجبوراً کسی سڑک کا رخ کرتا تو گاڑی کی رفتار بہت ہلکی کردیتا تھا اور اس کی نظریں چاروں طرف پولیس کی گاڑی تلاش کررہی ہوتیں۔ دو مرتبہ اس نے روڈ پر پہنچ کر گاڑی کی روشنیاں گل کردیں۔ میں اس کی اس حرکت کا مقصد سمجھ گیا۔ موہن کی گاڑی کی ایک ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی تھی۔ ایک ہیڈ لائٹ روشن کرکے گاڑی چلانا جرم تھا۔ اگر کوئی پولیس والا گاڑی کی ٹوٹی ہوئی ہیڈ لائٹ دیکھ لیتا تو وہ فوراً مشکوک ہوجاتا اورموہن سے ہیڈ لائٹ ٹوٹنے کی وجہ دریافت کرتا۔ ٹوٹی ہوئی ہیڈ لائٹ چلّا چلّا کر کسی حادثے کا اعلان کرتی۔ موہن پولیس کو کیا جواب دیتا۔ ہم براڈوے کے علاقے میں داخل ہوگئے تھے۔ میں حیران ہورہا تھا کہ اس آوارہ گردی سے موہن کا کیا مقصد ہے لیکن میں نے اس سے براہ راست اس سلسلے میں کوئی سوال نہیں کیا۔ وہ جواب میں کوئی نہ کوئی بات تراش دیتا اور میں اسے ارادہ تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا تھا، کیونکہ وہ ایک دفعہ جو فیصلہ کرلیتا تھا، اس پر عمل کرکے ہی چھوڑتا تھا اس لئے میں خاموش رہا۔ بس میں خاموشی سے اس سڑک پر نگاہیں جمائے رہا جس پر ہم گزر رہے تھے۔ تحمل سے بیٹھا رہا۔ براڈوے میں داخل ہونے کے بعد اس نے اچانک میری طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ ونود میں سوچ رہا ہوں کہ اس وقت ملہوترہ کا گیراج کھلا ہوگا۔ کیوں نہ ہم اسی وقت ہیڈ لائٹ لگوا لیں مجھے معلوم تھا کہ اس وقت ملہوترہ کا گیراج کھلا ہوا ہوگا۔ ملہوترہ کو اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لئے صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک کام کرنا پڑتا تھا۔ اس کا مکان گیراج کے اوپر ہی تھا۔ کیوں ونود اگر ہم ٹوٹی ہوئی ہیڈ لائٹ کے بارے میں ملہوترہ کو کوئی خوبصورت کہانی سنا دیں توکیسا رہے گا اس نے کہا۔ میں سمجھ نہیں سکا کہ اس سے اس کا کیا مقصد تھا۔ ملہوترہ کا گیراج قریب آگیا تھا اور موہن نے گاڑی کی رفتار بہت دھیمی کردی تھی۔ وہ باربار عقبی آئینے میں پیچھے آنے والا ٹریفک دیکھ رہا تھا۔ ساتھ ہی اس کی نگاہیں باربار فٹ پاتھ کی طرف جارہی تھیں۔ اچانک اس نے گاڑی بڑی پھرتی سے فٹ پاتھ کی طرف کاٹی۔ گاڑی کا ایک پہیہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور وہ بجلی کے کھمبے سے ٹکراتے ٹکراتے بچی۔ دیکھا اس کمینے شخص کو ونود موہن آگے جانے والی گاڑی کی طرف اشارہ کرکے پوری قوت سے چلّایا، حالانکہ اس گاڑی کا کوئی دوش نہیں تھا۔ دوسرے ہی لمحے وہ گاڑی سے باہر تھا۔ پھر وہ بڑی پھرتی سے گاڑی کے اگلے حصے کی طرف بڑھا۔ اس کے ہاتھوں میں ہیڈ لائٹ کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے تھے جو اس نے بجلی کے کھمبے کے پاس گرا دیئے۔ ونود اس نے زور سے مجھے آواز دی۔ جلدی سے یہاں آئو دیکھو اس نے کیا کردیا وہ ٹکر مارتا ہوا چلا گیا، جس سے ہماری ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی ہے۔ کئی راہ گیر چلتے چلتے رک گئے تھے۔ موہن کے وہ جملے راہ گیروں کے لئے تھے۔ میں گاڑی سے اتر کے اس کے قریب آگیا۔ اگر میں اچانک اسے نہ دیکھ لیتا تو زبردست ٹکر ہوجاتی۔ موہن نے مجمع کو مخاطب کرکے کہا۔ میں کہتا ہوں کہ ہر شراب خانے کے آگے ایک سپاہی کھڑا ہونا چاہئے جو کسی شرابی کو گاڑی چلانے نہ دے۔ بے شک بے شک مجمع میں سے کسی نے تیز آواز میں کہا۔ اکثر حادثے شراب نوشی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں۔ کسی اور نے کہا۔ ایسا قانون ہونا چاہئے کہ انہیں پانچ برس کی سزا دی جائے۔ آپ خوش قسمت ہیں جناب کہ معاملہ صرف ہیڈ لائٹ پر ٹل گیا۔ اگر گاڑی کھمبے سے ٹکراتی تو مڈگارڈ کا بیڑا غرق ہوجاتا اور اس کے بدلوانے پر بہت خرچ آتا۔ موہن نے ملہوترہ کو سنانے کے لئے ایک خوبصورت کہانی تراش لی تھی۔ مجمع منتشر ہوگیا اور موہن مجھے گاڑی میں چھوڑ کر خود ملہوترہ کے گیراج کی طرف پیدل چل دیا۔ گیراج چند قدم کے فاصلے پر تھا۔ میرے تصور میں پھر ایک مرتبہ بچے کا بے حس و حرکت جسم گھومنے لگا۔ ایسا لگا جیسے اس کی آواز بہت دور سے آرہی ہو اور وہ کہہ رہا ہو۔ انکل انکل مجھے فوراً اسپتال لے چلو۔ میں نے پہلی مرتبہ سنجیدگی سے سوچا کہ اس وقت مجھے کیا کرنا چاہئے تھا اور اب کیا کرنا چاہئے کیا میں کسی پولیس والے کو تمام حالات سے آگاہ کردوں میں کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکا تھا کہ موہن، ملہوترہ کو ساتھ لے کر آگیا۔ ملہوترہ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے لگا۔ اچانک اس کی نظر مجھ پر پڑی۔ ہیلو مسٹر شرما تو آپ بھی مسٹر موہن کے ساتھ ہیں میرا دل چاہا کہ ملہوترہ کو اس مصنوعی حادثے کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے اصل حادثے کے متعلق سب کچھ بتا دوں تاکہ وہ اندھیرے میں نہ رہے، مگر موہن نے مجھے اس کا موقع نہیں دیا۔ اس نے میرے بشرے سے بھانپ لیا تھا کہ میں ملہوترہ کو کچھ بتانے والا ہوں۔ اس نے ملہوترہ سے کہا۔ کیا خیال ہے دوست کیا تم ہیڈ لائٹ لگا دو گے کیوں نہیں مسٹر موہن آپ اپنی گاڑی میرے گیراج میں لے آئیں۔ آپ کسی بات کی چتنا نہ کریں، صرف دس پندرہ منٹ کا کام ہے۔ ملہوترہ نے جواب دیا۔ آپ کو زیادہ انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ ملہوترہ نے ٹھیک ہی کہا تھا۔ ہیڈ لائٹ لگنے میں زیادہ وقت صرف نہیں ہوا۔ اس حادثے میں مڈگارڈ کا رنگ کئی جگہ سے اتر گیا تھا۔ ملہوترہ نے دوبارہ رنگ لگا کر وہ عیب بھی چھپا دیا تھا۔ اب لگتا ہی نہیں تھا کہ ہیڈ لائٹ حادثے سے متاثر ہوئی تھی اور مڈگارڈ کا رنگ اتر گیا تھا۔ میرا خیال تھا کہ اب ہم گھر واپس جائیں گے لیکن میرا یہ خیال غلط ثابت ہوا، کیونکہ موہن کا ذہن اب بھی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔ اس کا واحد مقصد یہ تھا کہ اگر پولیس حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے اس تک پہنچ جائے تو عدالت میں کسی طرح بھی یہ ثابت نہ ہوسکے گا کہ حادثہ اس کی گاڑی سے پیش آیا تھا۔ ظاہر ہے ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے عدالت اسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے صاف بری کردے گی۔ اس حادثے کا میرے سوا کوئی عینی گواہ نہیں تھا۔ شاید موہن کو یہ خوف پریشان کررہا تھا کہ شاید کسی نے ہمیں دیکھا ہو اور ہم اسے نہ دیکھ سکے ہوں۔ اس لئے وہ ہر سراغ مٹا دینا چاہتا تھا۔ ملہوترہ کے گیراج سے نکل کر ہم ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ میں گئے۔ اس ریسٹورنٹ کا مالک ہم دونوں سے اچھی طرح واقف تھا۔ برسوں کی شناسائی تھی۔ اس ریسٹورنٹ کے سامنے گاڑی رکتے دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ میں نے پوچھا۔ اس وقت یہاں رکنے کی کیا ضرورت ہے مسٹر موہن کیوں کیا تمہیں بھوک نہیں لگ رہی اس نے میرے چہرے پر نظریں جما دیں۔ مجھے تمہاری بھوک کا خیال آیا تو میں نے گاڑی یہاں روک لی۔ کیا آپ گھر کھانا نہیں کھائیں گے میں نے تعجب خیز لہجے میں کہا۔ آپ کی پتنی کھانے پر آپ کا انتظار کررہی ہوگی۔ وہ آپ کے بغیر کھانا کہاں کھاتی ہے۔ میں نے اس سے کہہ رکھا ہے کہ اگر کبھی مجھے دفتر سے گھر پہنچنے میں دیر ہوجائے تو تم کھانے پر میرا انتظار مت کرنا لہٰذا آج دیر ہوجانے پر وہ کھانا کھا لے گی۔ موہن نے جواب دیا۔ مجھے بالکل بھوک نہیں ہے۔ میں نے سپاٹ لہجے میں کہا۔ کیا کہا بھوک نہیں ہے موہن نے حیرت سے مجھے دیکھا۔ اسے جیسے میری بات کا یقین نہیں آیا۔ آٹھ بج رہے ہیں۔ دفتر میں مصروفیت کی وجہ سے ہم دونوں نے ہی دوپہر کا کھانا نہیں کھایا تھا۔ آڈٹ کرنے والوں نے سر کھجانے تک نہیں دیا تھا۔ چلو اندر چلو جتنی بھوک ہے، اتنا کھا لینا۔ مجھے اس کے ساتھ ریسٹورنٹ میں جانا پڑا۔ پھر جلد ہی مجھ پر اس کی بھوک کا راز کھل گیا۔ موہن ریسٹورنٹ کے مالک کو آج کی مصروفیات تفصیل سے بتانے لگا کہ ہم نے والی بال کا میچ دیکھا، پھر وہاں سے جواہر لعل کمرشل اسٹریٹ گئے کیونکہ وہاں کمپنی کا کچھ ضروری کام انجام دینا تھا۔ جواہر لعل کمرشل اسٹریٹ اس علاقے کا نام تھا جو سندر پارک کی مخالف سمت میں ہے۔ وہاں بڑی رونق اور گہما گہمی رات دس بجے تک رہتی تھی۔ وہاں لڑکیاں جوان مردوں کے ساتھ ہم رقص ہوتی تھیں۔ بار کے مالک نے بڑی اسکرین لگا رکھی تھی جس پر ان جوڑوں کو رقص کرتے ہوئے دکھاتا تھا۔ شوقین لوگوں کی کمی نہ تھی، کیونکہ وہ لڑکیوں کو ناچتا ہوا دیکھ کر محظوظ ہوتے تھے۔ موہن نے ریسٹورنٹ کے مالک کو اوقات خاص طور پر ذہن نشین کرانے کی کوشش کی۔ دراصل موہن مستقبل کے لئے احتیاطاً ایک گواہ تیار کررہا تھا جو یہ بتا سکے کہ ہم دونوں کس وقت اس کے ریسٹورٹ میں کھانا کھانے کے لئے پہنچے تھے اور وہاں ہماری اس سے کیا گفتگو ہوئی تھی۔ ہم ساڑھے آٹھ بجے ریسٹورنٹ سے نکلے۔ میں نے صرف چند نوالے زہرمار کئے تھے، اس کا ساتھ دینے کی غرض سے میں اپنے خیالوں میں ڈوبا ہوا تھا اس لئے کچھ پتا نہیں چلا کہ وہ کس طرف جارہا ہے۔ ارے اوپندر ناتھ گھر پر موجود ہے۔ اوپندر ناتھ ہمارا ایک دفتری ساتھی تھا۔ موہن نے اس کے فلیٹ کی روشنیاں جلتی دیکھ کر گاڑی روک لی۔ آئو اوپر چلتے ہیں۔ کیوں بس ایک منٹ کے لئے مجھے اس سے کچھ پوچھنا ہے۔ آئو آئو میرا سوال احمقانہ تھا۔ مجھے پہلے ہی سمجھ لینا چاہئے تھا کہ موہن اپنے لئے دوسرا گواہ تیار کرنے جارہا ہے۔ ہم نے اوپندر ناتھ سے ملاقات کی۔ موہن نے باتوں باتوں میں اسے بھی بتایا کہ ہم دفتر سے نکل کر کہاں گئے، کیا کیا کام کئے اور کہاں کس وقت کھانا کھایا۔ ممکن تھا کہ میں اوپندر ناتھ کے سامنے سب کچھ اگل دیتا لیکن اس سے میرے تعلقات رسمی قسم کے تھے، البتہ موہن کے گہرے مراسم تھے اور ان کے درمیان بے تکلفی بھی تھی۔ میں بے وقوفوں کی طرح چپ چاپ بیٹھا رہا اور وہ دونوں نجانے کیا کیا باتیں کرتے رہے۔ اس کے بعد ہم ایک ڈرگ اسٹور میں گئے۔ موہن نے اپنے پسندیدہ روسی سگاروں کا ایک ڈبا خریدا اور اسٹور کے مالک سے گپیں ہانکنے لگا۔ ظاہر ہے اس کی گفتگو کا موضوع وہی تھا کہ ہم دونوں دفتر سے نکلنے کے بعد کہاں کہاں گئے، کہاں کھانا کھایا اور کس کس سے ملے۔ ڈرگ اسٹور میں مجھے شرون کمار نظر آیا۔ شرون کمار پہلے پولیس کے محکمے میں تھا پھر وہاں سے ریٹائر ہونے کے بعد اس نے اس ڈرگ اسٹور میں ملازمت کرلی تھی۔ شرون کمار دوسرے پولیس والوں سے بالکل مختلف تھا۔ جب میں کمسن تھا تو اس کی ڈیوٹی ہمارے محلے میں تھی۔ محلے کے بچے، جوان سبھی اس سے محبت کرتے، اس کے ساتھ فٹ بال اور کرکٹ بھی کھیلتے تھے، جب وہ ڈیوٹی سے فارغ ہوکر آتا۔ شرون کمار اندر کوئی نسخہ تیار کررہا تھا۔ جب وہ کسی کام سے باہر آیا تو اسے دیکھ کر میرے قدم بے اختیار اس کی طرف بڑھنے لگے۔ شرون کمار چونکہ برسہا برس پولیس میں رہا تھا اور سب انسپکٹر کے عہدے پر پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوا تھا اور مجھ سے اچھی طرح واقف تھا، اس لئے مجھے اس مسئلے کا بہترین حل اس کے سوا کوئی نہیں بتا سکتا تھا۔ میں اسے تمام حالات سے آگاہ کرکے اس سے مشورہ طلب کرنا چاہتا تھا لیکن میں ابھی شرون کمار تک نہیں پہنچا تھا کہ موہن نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا۔ ونود چلو گھر چلتے ہیں، دیر ہورہی ہے۔ میں احمقوں کی طرح پلٹ کر اس کے ساتھ چل دیا۔ اس طرح میں نے ایک بہترین موقع گنوا دیا۔ ہم راستے میں دو جگہ اور رکے یعنی موہن نے دو اور گواہ تیار کرلئے پھر جب ہم اس کے گھر پہنچے تو رات کے گیارہ بج رہے تھے۔ میں بری طرح تھک گیا تھا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس کی گاڑی سے اتر کے سیدھا اپنے گھر چلا جائوں گا، مگر گاڑی احاطے میں داخل ہوتے ہی میں چونک پڑا۔ موہن کا چہرہ بھی فق ہوگیا۔ احاطے میں پولیس کی گاڑی کھڑی تھی۔ پولیس کی گاڑی دیکھ کر مجھے بہت مسرت ہوئی۔ میں خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگا۔ موہن کی حالت دیکھنے کے قابل تھی۔ اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آخر پولیس اتنی جلدی کس طرح حادثے کی تحقیقات کرکے اس کے مکان تک پہنچ گئی۔ صرف ایک بات سمجھ میں آتی تھی وہ یہ کہ کسی شخص نے حادثہ ہوتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور وہ جو کوئی بھی تھا، اتنا حاضر دماغ ضرور تھا کہ اس نے موہن کی گاڑی کا نمبر نوٹ کرلیا تھا۔ گاڑی کا انجن بند کرکے موہن کچھ دیر اندر ہی بیٹھا رہا۔ وہ اپنی حیرت پر قابو پا چکا تھا اور اب اس کا ذہن تیزی سے نئے حالات کے تمام زاویوں کا احاطہ کررہا تھا۔ غالباً وہ یہ سمجھنے کی کوشش کررہا تھا کہ آخر پولیس کس طرح اتنی جلدی اس کے گھر پہنچ گئی۔ اس سے کہاں اور کس جگہ غلطی ہوئی اس کا ازالہ کس طرح کیا جائے اس کا شاطر ذہن ہار ماننے کے لئے تیار نہیں تھا۔ اس کی حالت ایک ایسے جواری کی تھی جس کے پاس اب بھی ترپ کے پتے تھے۔ گاڑی میں اس طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا فضول ہے، مسٹر موہن میں نے اکتا کر کہا۔ آخر کب تک بیٹھے رہیں گے میرا مشورہ ہے کہ حالات کا سامنا کیا جائے۔ اب بھی کچھ نہیں بگڑا ہے۔ اس نے بڑے پراعتماد لہجے میں کہا۔ لیکن تم خاموش رہنا۔ پولیس سے صرف میں بات کروں گا۔ جب تک حالات کا صحیح اندازہ نہ ہوجائے، کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ میں پولیس کی نااہلی، نفسیات اور کمزوری سے واقف ہوں۔ اسے شیشے میں اتارنا میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ میں نے بے پروائی سے کاندھے اچکاتے ہوئے دل میں سوچا کہ اپنی زبان بند رکھوں گا لیکن اگر پولیس نے مجھ سے کوئی سوال کیا تو میں پوری سچائی سے جواب دوں گا، کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھوں گا۔ مکان کی اوپری منزل تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی۔ صرف نیچے ہال میں روشنی نظر آرہی تھی۔ اندر سے کسی قسم کی آوازیں نہیں آرہی تھیں۔ موہن نے اطلاعی گھنٹی بجائی۔ دروازہ ایک با وردی پولیس والے نے کھولا اور ہمیں اندر آنے کا راستہ دیا۔ موہن کو دیکھتے ہی اس کی پتنی آگے بڑھی۔ اس کا چہرہ بالکل سفید ہورہا تھا جیسے اس کے جسم میں خون کا ایک قطرہ بھی نہ ہو۔ آنکھیں سرخ تھیں، جیسے وہ بہت دیر سے رو رہی ہو۔ کمرے میں سادہ لباس میں ایک پولیس والا بھی موجود تھا۔ موہن موہن تم کہاں تھے میں نے تمہیں ہر جگہ فون کیا۔ تم نے موبائل بھی حسب عادت بند کیا ہوا تھا۔ اس کی پتنی کی آواز عجیب سی معلوم ہوئی۔ موہن نے جواب دینے سے پہلے میری طرف دیکھا۔ وہ نظروں ہی نظروں میں مجھے خاموش رہنے کی تنبیہ کررہا تھا۔ میں بے پروائی سے پولیس والے کو دیکھنے لگا۔ میں ونود کے ساتھ تھا۔ موہن نے بتایا۔ ہم دونوں نے دفتر سے نکل کر والی بال کا میچ دیکھا، پھر ہم کمرشل اسٹریٹ چلے گئے، وہاں کمپنی کا ایک ضروری کام تھا، اس کے بعد خیریت تو ہے نلنی کیا بات ہے موہن نے پولیس والے کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔ موہن نلنی نے رندھی ہوئی آواز میں کہا اور بے اختیار موہن سے لپٹ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ نلنی نلنی یہ کیا بچپنا ہے دیکھو گھر میں دوسرے لوگ بھی موجود ہیں۔ بتائو تو آخر کیا ہوا موہن بھوشن نلنی نے ہچکیوں کے درمیان کہا۔ بھوشن، موہن کے لڑکے کا نام تھا۔ بھوشن ہاں موہن کسی ظالم درندے نے اسے گاڑی سے کچل کر ہلاک کردیا۔ وہ نئی سائیکل پر چکر لگا کر گھر آرہا تھا۔ کون تھا وہ موہن پوری قوت سے چلّایا۔ اس نے نلنی کو اپنے سے علیحدہ کردیا۔ اس کا چہرہ غصے سے تمتما رہا تھا۔ وہ پولیس والے کی طرف بڑھا جو اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر صوفے سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا تھا۔ بتائو کون تھا وہ میں اس درندے کا گلا اپنے ہاتھوں سے گھونٹ دوں گا۔ پولیس والے نے ہمدردی سے اس کے کاندھوں پر ہاتھ رکھا۔ صبر کیجئے جناب آپ مرد ہیں، اپنے آپ کو سنبھالئے ورنہ آپ کی بیوی کی کیا حالت ہوگی۔ ہم مجرم کو ابھی نہیں پکڑ سکے ہیں قانون اس مجرم کو پوری سزا دے گا۔ نلنی صوفے پر بیٹھی، دونوں ہاتھوں میں منہ چھپائے زاروقطار رو رہی تھی۔ میں قدرت کے اس انتقام پر انگشت بدنداں تھا۔ اپنے بچے کی موت کی خبر سن کر موہن وہ حادثہ بھول گیا تھا جو چند گھنٹے پہلے اسی علاقے میں اس کی گاڑی کے ساتھ پیش آیا تھا۔ مجھے اس لڑکے کا بے حس و حرکت جسم یاد آگیا جو سڑک کے کنارے اندھیرے میں اوندھے منہ پڑا تھا اور اس کی ٹوٹی ہوئی سائیکل اس کے پاس پڑی ہوئی تھی۔ پولیس والے نے کہا۔ افسوس یہ ہے کہ بچے کو فوراً طبی امداد نہیں مل سکی، ورنہ ممکن تھا کہ اس کی جان بچا لی جاتی۔ اس نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا ہے۔ ختم شد | null |
null | null | null | 47 | https://www.urduzone.net/hum-buray-na-thay-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | میرے والد مرحوم انتہائی نکھٹو تھے۔ وہ اتنے سست تھے کہ ہل کر پانی بھی نہیں پیتے تھے۔ ان کی صحبت شروع سے خراب تھی، جواریوں سے گہرا یارانہ تھا اور خود بھی جوا کھیلنے کے شوقین تھے۔ پہلے پہل تو والدہ نے احتجاج کیا۔ جھگڑے لڑائی سے بھی کام لیا لیکن ابا بے حس ہوچکے تھے۔ بیوی کے واویلے کا ان پر کچھ اثر نہ ہوا۔ ان حالات میں میری ماں نے بھائیوں کا سہارا لینا چاہا۔ ان سے فریاد بھی کی لیکن داد رسی نہ ہوئی، الٹا بھائیوں نے یہ جواب دیا کہ ثریا بی بی ہر عورت کی اپنی قسمت ہوتی ہے۔ اگر تمہاری قسمت ایسی ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ خاوند برا بھلا جیسا بھی ہے اب گزارا کرو۔ عورت کے دکھ سکھ کا ساتھی اس کا شوہر ہی ہوتا ہے۔ ہمارے گھر میں ہماری بیویاں اور بچے ہیں تم کب تک یہاں رہ سکو گی۔ بھائیوں کے اس جواب سے میری ماں کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے ہمیشہ کے لئے میکے سے بندھی آس کو ختم کردیا۔ ابا سے لڑنا جھگڑنا بھی چھوڑ دیا بلکہ ان کو یہ مشورہ دیا کہ میاں جوئے اور جواریوں کے چکر میں راتوں کو غائب رہتے ہو اور میں روز و شب اکیلی پڑی رہتی ہوں، بہتر ہے گھر کا ایک حصہ کرائے پر اٹھا دو۔ بے شک ان جواریوں سے کرایہ لو، اور ان کو جگہ دے دو۔ اس طرح کم ازکم تم تو گھر پر موجود رہوگے اور کرایہ بھی آتا رہے گا جس سے گھر کا گزارا ہوسکے گا۔ ماں نے ایک بات کہی تھی لیکن یہ مشورہ ابا نے گرہ میں ہی باندھ لیا۔ انہوں نے مکان کا اگلا حصہ جوئے خانے میں تبدیل کردیا جبکہ عقبی حصے میں ہماری رہائش تھی۔ ہم تھے ہی کتنے ایک اماں اور دوسری میں۔ ابا تو ویسے ہی جوئے خانے میں پڑے رہتے تھے۔ دوستوں کو گھر لاتے اور رات بھر اپنی بیٹھک میں جوا کھلاتے۔ پہلے وہ مفت میں بیٹھک استعمال کرتے تھے۔ اب کرایہ دار ہوگئے، رات بھر ہمارے مکان کی بیٹھک میں بڑے آرام سے جوا کھیلتے جس کا کرایہ سب ملاکر اماں کی ہتھیلی پر ہر ماہ دیانت داری سے رکھ دیتے تاکہ وہ واویلا نہ کریں۔ یہ کرایہ عام مکانوں سے بہت زیادہ تھا۔ اس زمانے میں پانچ سو کی بڑی قیمت تھی اور یہ سب ملاکر ہزار روپیہ ماہانہ کرایہ ادا کرتے تھے، یہ جگہ ایک بڑے سے ہال اور ایک چھوٹے کمرے پر مشتمل تھی۔ ساتھ غسل خانہ اور آگے برآمدہ بھی تھا۔ یہاں جوا کھیلنے کا فائدہ یہ تھا کہ پولیس ہاتھ نہیں ڈال سکتی تھی کیونکہ بظاہر اس گھر میں فیملی رہائش پذیر تھی۔ جواری عموماً اس وقت آتے جب محلے دار سو جاتے اور صبح تین بجے کے قریب یہ لوگ چلے جاتے تھے۔ ان دنوں میرے چچا پولیس میں انسپکٹر تھے، ان کا گھر ہمارے مکان سے قریب تھا۔ محلے دار ان کا بڑا لحاظ کرتے تھے کیونکہ پولیس چوکی کے سارے معاملات جو کبھی ان محلہ داروں کو درپیش ہوتے وہ حل کردیا کرتے تھے۔ ابا ان کے سگے بڑے بھائی تھے۔ سو وہ ان کا لحاظ کرتے تھے لیکن اکثر یہ مشورہ بھی دیتے تھے کہ بھائی صاحب ایسی سرگرمیوں سے باز آجائو۔ جب تک میں ہوں بے شک تمہاری طرف کوئی ہاتھ نہیں بڑھا پائے گا لیکن بری باتوں کا انجام برا ہوتا ہے۔ ابا جانے کس مٹی کے بنے تھے، ان کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی تھی اور اب تو اماں کو کرائے کا اسرا تھا۔ اب وہ بھی چپ ہوگئی تھیں کہ دو وقت کی ہانڈی روٹی کا بندوبست تو ہوگیا تھا۔ بتاتی چلوں کہ یہ مکان میری والدہ کے نام تھا۔ نانا اور دادا آپس میں سگے بھائی تھے۔ شادی کے وقت مکان نانا نے بیٹی کے نام کرا دیا تھا۔ آپس کے رشتے تھے۔ دادا بیٹے کی حرکتوں سے واقف تھے۔ تبھی سو چا کہ مکان بہو کے نام رہے تو اچھا ہے، ورنہ یہ نکھٹو اسے بھی کسی دن بیچ کھائے گا۔ شومئی قسمت کہ اللہ نے مجھ اکلوتی بیٹی کے سوا ابا کو دوسری کوئی اولاد نہ دی تھی۔ جن دنوں ہمارا گھر جوا خانہ بنا میں چار برس کی تھی۔ والدین دونوں ہی مجھ سے پیار کرتے تھے اور میری ہر خواہش پوری کرتے تھے۔ میں تو حالات سے بے خبر تھی خوش خوش محلے کی ایک نیک بی بی کے گھر سپارہ پڑھنے جاتی تھی۔ ان بی بی کا نام حلیمہ خاتون تھا۔ وہ نہ صرف ہم کو قرآن پاک کا سبق دیتی تھیں بلکہ نیکی کی تلقین کرتیں اور اچھی اچھی باتیں بتاتیں۔ میری شخصیت کو بنانے اور نیک سیرتی کی جانب راغب کرنے میں میری ماں سے زیادہ اسی دین دار بی بی کا ہاتھ تھا۔ وقت گزرتا رہا، میں اپنے والدین کے پیار بھرے سائے میں پروان چڑھتی گئی۔ ابا کے جو دوست آتے ان کے سامنے جاتی وہ مجھے بیٹی کہتے اور میں ان کو چچا بلاتی۔ وہ جواری ضرور تھے لیکن سب اچھے تھے کیونکہ کبھی کسی نے مجھ پر میلی نظر نہیں ڈالی تھی۔ جب میں بارہ برس کی تھی، والد صاحب وفات پا گئے۔ خدا جانے ان کے اندر کون سی بیماری پل رہی تھی سال بھر تک کھانسی رہی جو کسی علاج سے صحیح نہ ہوئی پھر بخار رہنے لگا اور بالآخر راہی ملک عدم ہوگئے۔ ان کی وفات کے بعد ان کے دوستوں نے امی سے کہا بھابی اگر آپ کو کچھ پریشانی ہوتی ہوتو ہم آپ کا مکان خالی کردیتے ہیں۔ والدہ نے جواب دیا۔ بھائیو آپ سے بیٹھک خالی کرالوں تو پھر میرا چولہا کیسے چلے گا جس کو کرائے پر دوں گی، دو تین سو سے زیادہ کرایہ نہ ملے گا۔ آپ دس بارہ آدمی مل کر ہزار روپیہ دیتے ہیں اور چند گھنٹے بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ مجھے آپ لوگوں سے کوئی مسئلہ نہیں، آپ بس وقت پر کرایہ دے دیا کریں۔ امی نے گویا جوئے کے اڈے کو جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ معمولات اسی طرح چلنے لگے۔ یہ لوگ رات کو جوا کھیلتے اور آدھی رات کے بعد چلے جاتے۔ کرایہ وقت پر مل جاتا تھا۔ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا، اب میں جوان ہوچکی تھی اور ماں کو میرے مستقبل کے بارے میں سوچنا تھا۔ گرچہ میں اور میری ماں کسی برائی کی جانب راغب نہ تھے لیکن گھر کے ایک حصہ کو جواریوں کو کرایہ پر دے دینا بھی تو معاشرے کے نزدیک ایک برائی ہی تھی۔ شاید کہ والدہ اس ماحول کی عادی ہوچکی تھیں کہ ان کو ابا کے دوستوں کا آنا اور بیٹھک میں بیٹھ کر جوا کھیلنا برائی محسوس نہ ہوتی تھی۔ ایک روز ابا کے پرانے جواری دوست کے ہمراہ ایک نیا شخص آگیا جس کا نام حفیظ تھا۔ یہ نوجوان کوئی بائیس اور پچیس سال کے درمیان تھا۔ پہلی بار آیا تھا اور اسے پہلی ہی نظر میں دیکھ کر میرے دل میں اس کے لئے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوگئے تھے۔ وہ جس شخص کے ہمراہ آیا تھا اسے میں چچا بخشو کہتی تھی۔ یوں اس کا نام اللہ بخش تھا۔ لیکن سبھی اسے بخشو کہتے تھے۔ حفیظ رشتے میں چچا بخشو کا سوتیلا بھانجا تھا اور بی اے کا طالب علم تھا۔ وہ خوبصورت اور نیک لڑکا تھا۔ پہلی بار اسے جواریوں کے ہمراہ دیکھ کر مجھے دھچکا سا لگا اور سوچا کہ میں اس نیک لڑکے کو جوئے کی لت میں پڑنے سے بچانے کی کوشش ضرور کروں گی۔ اگر یہ اپنے ماموں کی راہ پر چل پڑا تو یقینا برباد ہوجائے گا، کسی کام کا نہیں رہے گا۔ میں نے اس کے ساتھ دوستی کی ٹھان لی۔ اب جب بھی ابا کے جواری دوستوں کو پانی وغیرہ دینے جاتی اس کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کرتی اور موقع ملتا تو اشارے سے گھر کے اندر بلانے کی بھی سعی کرتی تھی۔ بیٹھک کے پیچھے صحن تھا اور پھر ہمارے کمرے تھے یعنی کہ بیٹھک اور ہمارے کمروں کے درمیان صحن تھا۔ جہاں شام کو چارپائیاں ڈال کر ہم ماں بیٹی کھلی فضا میں بیٹھ جاتی تھیں۔ میں حفیظ کو ادھر بلانے لگی تو اماں بھی اس سے باتیں کرنے لگیں۔ حفیظ کی باتوں میں کچھ ایسا اثر تھا کہ میری ماں اس نوجوان کی گرویدہ ہوگئیں۔ حفیظ جوئے کی بازی لگانے کے چکر میں ہوتا اور ہم ماں بیٹیاں اسے اس امر سے باز رہنے کی تلقین کرتیں۔ اسی وجہ سے باتوں میں لگا لیتیں کہ وہ بیٹھک کا رخ کرے اور نہ بازی لگا کر اپنی پونجی کو ضائع کرے۔ وہ تو جوا کھیلنے کی فکر میں تھا اور میں منع کرتی کہ بے کار کے کھیل میں نہ پھنسو۔ میں جواریوں کو پانی پلانے کی ڈیوٹی دیتی تھی۔ یہ بات حفیظ کو اچھی نہ لگتی، ایک روز اس نے کہا۔ دیکھو تمہارا چہرہ کتنا معصوم ہے۔ جہاں تمہارے گھرکا ایسا ماحول ہے وہاں تمہارا چہرہ ہر برائی سے بیگانہ نظر آتا ہے۔ اگر تم وعدہ کرو کہ ان جواری لوگوں کے سامنے نہ جائو گی اور ان کو پانی وغیرہ نہ پلائو گی تو میں بھی قسم کھاتا ہو کہ کبھی جوا نہ کھیلوں گا۔ میں نے اسے کہا کہ ابا کہا کرتے تھے پانی پلانا ثواب کا کام ہے۔ وہ بولا۔ اس وقت تم بچی تھیں اور وہ بھی زندہ تھے۔ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے اور تم بھی اب بچی نہیں رہیں۔ یہ پرانے لوگ تمہارے ابا کے دوست سہی لیکن ان کے ساتھ کبھی نہ کبھی نئے لوگ بھی آئیں گے جیسے کہ میں آگیا ہوں اور وہ پھر کسی بات کا لحاظ نہ کریں گے۔ حفیظ کی باتوں میں سچائی تھی، میں نے اس کا کہا مان لیا۔ مجھے پانی پلانے کی خدمت کے عوض ہر آدمی پانچ روپیہ دیتا تھا اور یوں میرے کافی پیسے بن جاتے تھے۔ لیکن اب میں سولہ برس کی تھی اور مجھے ان کے سامنے نہیں جانا چاہئے تھا۔ اب حفیظ نے میری ڈیوٹی سنبھال لی لیکن ان لوگوں نے کوئی اعتراض نہ کیا۔ ان کو تو بس ٹھنڈے پانی سے غرض تھی۔ مجھ سے کوئی مطلب نہ تھا۔ حفیظ ان دنوں بے روزگار تھا۔ اس نے بی اے مکمل کرلیا، تب اسے نوکری مل گئی۔ دراصل وہ جوئے کے اڈے پر اسی مقصد سے آیا تھا کہ کچھ رقم جیت لیتا تو اس کا گزارا ہو جاتا تھا۔ نوکری لگی تو اسے اس مشغلے سے نفرت ہوگئی لیکن پانی پلانے کی ڈیوٹی وہ اب بھی جاری رکھے ہوئے تھا۔ دراصل اب یہاں صرف مجھ سے ملنے آتا تھا۔ یہ پانی پلانے کی ڈیوٹی تو محض ایک بہانہ تھا۔ امی جان کو خوب علم تھا کہ حفیظ میری وجہ سے آتا ہے اور میں بھی اس میں دلچسپی لیتی ہوں۔ ماں کو کوئی اعتراض نہ ہوا کیونکہ وہ مجھے شرافت سے بیاہنا چاہتی تھی اور اس کے لئے اسے حفیظ جیسے ہی داماد کی ضرورت تھی جو ہماری مجبوریاں جانتا تھا اور ہمارے ماحول کو اچھی طرح دیکھ اور سمجھ چکا تھا۔ چچا جان جو پولیس انسپکٹر تھے ان کی ترقی ہوگئی تو تبادلہ ہوگیا اور وہ دوسرے شہر چلے گئے۔ یوں ہم کو ان کا تحفظ حاصل نہ رہا۔ اب صرف حفیظ کا سہارا تھا کیونکہ اس کی نوکری بھی پولیس کے محکمے میں لگی تھی۔ جب سے اس کی نوکری ہوئی تھی وہ خالی ہاتھ نہیں آتا تھا۔ ہمارے لئے کچھ نہ کچھ لے کر ہی آتا تھا۔ ہمارے یہاں وہ کچھ کھاتا پیتا بھی نہ تھا اور جوا بھی نہیں کھیلتا تھا اسی وجہ سے میری ماں اس کی عزت کرتی تھیں۔ امی جان کو حفیظ کے گھر آنے اور مجھ سے باتیں کرنے پر کوئی اعتراض نہ تھا بلکہ کسی دن وہ نہ آتا تو امی شکایت کرتیں کہ کیوں نہیں آئے، کہاں رہ گئے تھے۔ وہ کہتا کہ ڈیوٹی لگ گئی تھی تبھی نہیں آسکا۔ دن پہ دن گزرتے جارہے تھے اور ماں کو میری شادی کی فکر کھائے جارہی تھی، ایک روز حفیظ نے رشتے کی بات چھیڑ دی، امی نے فوراً جواب دیا۔ بیٹا تم سے اچھا کون ہے چاندنی تمہاری امانت ہے، جب کہو گے نکاح کرکے تمہارے ساتھ رخصت کردوں گی۔ امی کا جواب سن کر حفیظ کو تسلی ہوگئی۔ اب وہ مجھے اپنی امانت سمجھنے لگا اس کے باوجود اس نے مجھ سے کبھی کوئی غلط بات نہ کہی اور نہ کوئی غلط حرکت کرنے کی کوشش کی۔ اچانک ٹریننگ کا آرڈر آگیا اور اسے اس سلسلے میں لاہور جانا پڑ گیا۔ نئے ماحول اور نئے دوستوں میں جانے کے باوجود اسے ہر دم میری یاد ستاتی تھی اور وہ مجھے ہمسایوں کے یہاں فون کرتا کیونکہ ہمارے گھر فون نہیں لگا تھا۔ اسے احساس ہوگیا تھا کہ مجھ سی معمولی لڑکی اس کے لئے کتنی اہم ہوگئی ہے اور مجھے بھی جو اسے دیکھنے سے قرار ملنے لگا تھا اس کے جانے کے بعد چین اور سکون سے محروم ہوگئی تھی۔ جدائی بری طرح محسوس ہونے لگی میں پریشان اور بے چین رہنے لگی۔ حفیظ فون پر کہتا چاندنی مجھے تمہارے گھر میں اب جواریوں کا آنا کھلتا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تمہاری ماں اس جوئے کے اڈے کو بند کردیں۔ سخت کوفت ہوتی ہے جب ان لوگوں کو تمہارے مکان پر تاش کے پتے کھیلتے دیکھتا ہوں۔ ہمارا کوئی کمانے والا نہیں۔ اماں نے ان کو بیٹھک دے کر روزی کا ذریعہ نکالا ہے، وہ کرائے کے علاوہ چائے وغیرہ بنواتے ہیں تو رقم دیتے ہیں۔ ہم لوگ غریب ہیں بس اسی طرح گزارا ہو رہا ہے۔ میں پڑھی لکھی نہیں کہ نوکری کرلوں۔ اماں کام نہیں کرسکتیں، پھر ہم کیاکریں جواریوں کو کرایہ پر جگہ دی ہے مگر وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں یہ تم نے بھی دیکھ لیا ہے۔ وہ ٹریننگ مکمل کرکے آگیا بالکل ہی بدلا ہوا تھا۔ آتے ہی اماں سے الجھ پڑا کہ آئندہ اس گھر میں جوا نہ ہونا چاہئے ورنہ میں تم لوگوں سے ناتا ختم کردوں گا۔ گزارے کے اور بھی شریفانہ طریقے ہوسکتے ہیں۔ میں تم ماں بیٹی کا خرچہ اٹھانے کو تیار ہوں مگر ان جواریوں سے اب بیٹھک خالی ہوجانی چاہئے۔ اماں اس کے تیور دیکھ کر سہم گئیں اور کہہ دیا بے فکر رہو اس پہلی کو ان کو کہہ دوں گی کہ کوئی اور جگہ دیکھ لو اور بیٹھک کو خالی کردو۔ واقعی ایسا ہی ہوا۔ اماں نے ان کرایہ داروں کو صاف کہہ دیا کہ اب دوسری جگہ ڈھونڈ لو۔ بیٹی کی شادی کرنی ہے اگر یہ اڈا بند نہ کیا تو میری بچی عمر بھی کنواری رہ جائے گی، اس کو بیاہنے کوئی نہیں آئے گا۔ امی نے سخت الفاظ میں الٹی میٹم دیا تھا، تبھی ان لوگوں نے جگہ خالی کردی۔ اس بات سے حفیظ بہت خوش ہوا کہ اماں نے اس کی بات مان لی تھی۔ اب کوئی جواری یہاں نہ آتا تھا۔ حفیظ ہر ماہ ہزار روپیہ امی کو دیا کرتا۔ ہمارا گزارا ہو رہا تھا۔ اس کا تبادلہ گوجرانوالہ ہوگیا تو وہ اب صرف اتوارکو ہی آتا۔ لیکن رقم ہر ماہ بھجواتا تھا۔ کبھی کبھار ہم بھی گوجرانوالہ جاتے، دن بھر اس کے ساتھ رہتے گھومتے پھرتے شام کو وہ ہمیں ٹرین پر بٹھا دیا کرتا۔ حفیظ اکثر یہ بات کو فخر سے کہتا تھا کہ بے شک تم ایک برُے ماحول میں پلی بڑھی اور پروان چڑھی ہو، اس کے باوجود برائی سے دور رہی ہو یہ بہت قابل تحسین بات ہے۔ اگر تم برائی میں پڑچکی ہوتیں یا میں تمہاری ماں میں کوئی غلط بات دیکھتا تو کبھی تم سے شادی کا ارادہ نہ کرتا۔ گرمیوں میں اس نے ہمارے گھر میں اے سی لگوا کر دیا تاکہ میں آرام سے رہ سکوں۔ وہ ضرورت کی ہر شے مہیا کرتا رہا حالانکہ اس کے دل میں کوئی طمع نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ مجھ سے شادی کرلے۔ وہ جائز طریقے سے مجھے حاصل کرنا چاہتا تھا۔ ایک دن ہمیں اپنے گھر لے گیا تاکہ اس کی ماں مجھے دیکھ لے۔ ہمارے جانے کے بعد ماں نے اس سے ہمارے آنے کا سبب پوچھا تو اس نے بتادیا کہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ اس کی ماں کچھ خفا سی ہوئی۔ جب ہم وہاں گئے تھے اس کا بہنوئی بھی بیٹھا ہوا تھا، امی کو دیکھ کر چونک گیا تھا اور میری ماں نے بھی اس سے نظریں چرالی تھیں۔ اسی شخص نے اپنی ساس یعنی حفیظ کی ماں کو بتادیا کہ یہ عورت اپنے گھر پر جوئے کا اڈا چلاتی ہے اور تمہارا لڑکا اس کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ اگر یہ عورتیں ٹھیک ہوتیں تو حفیظ کے ساتھ ایسے گھومتی پھرتیں بس پھر کیا تھا اس کی ماں نے تو طوفان کھڑا کردیا حفیظ کو بہت برا بھلا کہا۔ اور جتلا دیا کہ میرے جیتے جی تم ایسی لڑکی سے شادی نہیں کرسکتے جس کی ماں جوئے کا اڈا چلاتی ہو۔ حفیظ نے مجھے بتایا کہ ماں سے میرے بہنوئی نے ایسے کہا ہے۔ اور اب میں ان کی رضامندی سے تو تم کو نہیں بیاہ سکتا۔ لیکن قدم اس راہ پر اٹھ چکے ہیں تو اب لوٹنا ممکن نہیں رہا۔ دل میں ٹھان لی ہے گھر والوں سے چھپ کر بھی تم کو اپنانا پڑا تو اپنائوں گا۔ حفیظ پہلے کی طرح ہمارے گھر آتا رہا اورہم سے ناتا نہ توڑا۔ وہ اب بھی ہمارے تمام اخراجات پورے کررہا تھا۔ جب وہ اس قابل ہوگیا کہ مجھ سے شادی کرلے تو اس نے اماں سے مطالبہ کردیا کہ اب آپ بوڑھی ہورہی ہیں بیٹی کا بوجھ مجھے سونپ دیجئے۔ یہ سن کر ماں خوش ہوگئیں اور شادی کی تاریخ دے دی۔ نکاح امی کے گھر پر ہوا، جس میں دولہا کی طرف سے کوئی شریک نہ ہوا۔ مکان تو ہمارا اپنا تھا شادی کے بعد بھی میں ماں کے پاس رہنے لگی، حفیظ کو جب چھٹی ملتی آجاتا۔ یہ محلے والوں کے علم میں تھا کہ اس کی میرے ساتھ شادی ہوچکی ہے لہٰذا کسی نے بھی رات میں بھی اس کے ہمارے گھر رہنے پر اعتراض نہ کیا۔ دن گزرتے گئے، یہاں تک کہ سال گزر گیا۔ ایک دن حفیظ نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر کچھ عرصہ کے لئے ملک سے باہر جارہا ہے، چھ ماہ بعد لوٹ آئے گا۔ میں نے بھیگی آنکھوں سے اسے رخصت کیا۔ پھر چھ ماہ تو کیا اس کے انتظار میں تین سال گزر گئے اور وہ لوٹ کر نہیں آیا۔ ہم نے یہی سمجھ لیا خداناخواستہ بیرون ملک ٹریننگ کے دوران اس کی زندگی نے وفا نہ کی ہے، ورنہ وہ رابطہ تو ضرور کرتا۔ ہم نے یہ دن بہت مشکلات میں کاٹے۔ شادی اس نے گھر والوں سے خفیہ رکھی تھی۔ کون ہمیں اس کے بارے میں اچھی یا بری خبر کی اطلاع کرتا۔ جب مصیبت سر پر پڑے تو آخر کوئی حل نکالنا پڑتا ہے۔ گھر میں فاقے ہونے لگے تب امی جان نے بالآخر ابو کے ایک دوست سے رابطہ کیا اور مکان کو دوبارہ کرائے پر اٹھانے کی بات کی۔ وہ تو پہلے ہی سے چاہ رہے تھے کہ دوبارہ یہ جگہ مل جائے۔ پرانے لوگ دوبارہ آگئے گھر پھر سے جوئے کے اڈے میں تبدیل ہوگیا۔ وہی ماحول تھا اور وہی ہم تھے۔ اور میں سوچتی تھی کہ شاید ہمارے نصیب میں یہی ہے تو زندگی کو کیسے بدل سکتے ہیں۔ ابھی بیٹھک کرائے پر دئیے ہفتہ گزرا تھا کہ اچانک ایک روز حفیظ آگئے، گھر پر جوئے کا اڈا کھلا دیکھ کر ان کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ آئو دیکھا نہ تائو انہوں نے اسی وقت مجھے طلاق کے تین بول کہے اور پیر پٹختے گھر سے نکل گئے۔ اتنا بھی نہ پوچھا کہ تم لوگوں نے کیوں دوبارہ انہی لوگوں کو کرایہ پر جگہ دی اور میرے بعد خرچے کے لئے کیا کیا جتن کئے۔ یہ دن کیسے بغیر پیسوں کے گزارے یہ بھی نہیں بتایا کہ کہاں گئے تھے اور کہاں سے آرہے ہیں۔ خدا جانے میرا کیا جرم تھا جبکہ جانتے تھے میں بری نہ تھی تو پھر کیوں مجھے ایسی سزا دی۔ آج بھی سوچتی ہوں تو کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔ آج اماں اس دنیا میں نہیں ہیں اسی مکان کے سہارے جی رہی ہوں۔ خود ایک کمرے تک محدود ہوں اور باقی سارا مکان ایک فیملی کو کرائے پر دے دیا ہے۔ اسی کرائے سے گزر بسر کرتی ہوں۔ اے کاش کہ پہلے ہی ہم ایسا کرتے۔ جواریوں کو دوبارہ جگہ کرائے پر دینے کی بجائے کسی فیملی کو دے دیتے اور خود ایک کمرے کی رہائش رکھتے تو شاید حفیظ خفا نہ ہوتے اور مجھے طلاق نہ ہوتی۔ ص فیصل آباد | null |
null | null | null | 48 | https://www.urduzone.net/khidmat-mein-azmat-hai-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی مقصد کی خاطر پیدا کیا ہے۔ کچھ لوگ اس بات کا ادراک کرلیتے ہیں کہ انہیں دنیا میں کوئی مفید کام کرنا ہے۔ کچھ اتنے باشعور نہیں ہوتے اور وہ بے مقصد زندگی گزار کر اس جہان سے رخصت ہوجاتے ہیں۔ کھانا پینا، سونا اور بیکار زندگی گزارنا تو مقصدحیات نہیں۔ سوچتی تھی ایسا جیون تو جانور بھی گزارتے ہیں جبکہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ اسے ایسی زندگی گزارنے کا اہتمام کرنا چاہیے جس پر انسانیت فخر کرے۔ مجھے یہ شعور والدہ نے دیا۔ والد صاحب اتنی گہری سوچ نہ رکھتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ صرف اپنے لئے سوچو اور اپنی خاطر جیو۔ وہ ایک نارمل آدمی کی طرح کماتے اور کمانے کے بارے میں رات، دن سوچتے تاکہ اپنے بچوں کو عیش و آرام مہیا کرسکیں۔ شاید یہی ان کی زندگی کا مقصد تھا۔ میں امی کی شخصیت سے متاثر تھی۔ بچپن میں جو باتیں، وہ کہانی کے روپ میں گوش گزار کرتی تھیں، انہی سے میری تعمیر ہوئی۔ جوں جوں عقل آتی گئی، یہ سوچ پختہ ہوتی گئی۔ ضرورت مند انسانوں کے لیے کچھ کرنا ہے، دوسروں کے کام آنا ہے، اپنی زندگی دوسروں کی راحت کے لیے وقف کردینا، بے شک یہ ایک اعلیٰ ترین کام تھا لیکن آسان کام نہ تھا کیونکہ انسان اپنی پرستش میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ سچ ہے کہ اپنے نفس کو مارنا بپھرے ہوئے شیر کو زیر کرنے سے زیادہ دشوار امر ہے۔ پکا ارادہ تھا کہ اس راہ میں جتنے کانٹے آئیں گے، پلکوں سے چن لوں گی اور امی کے بتائے ہوئے راستے پر چلوں گی۔ خوب پڑھوں گی۔ کوئی ایسا کام کروں گی کہ رہتی دنیا تک یاد رہے اور والدین کا فخر سے سر بلند ہو۔ ہمیشہ ہر جماعت میں اوّل آئی۔ ایف ایس سی تک پہنچی۔ لگن سے پڑھ رہی تھی کہ اچھے نمبر لوں گی، کمیشن لے کر وطن کا سر بلند کروں گی۔ ایئرفورس جوائن کرنے کا موقع ملا تو پائلٹ بنوں گی۔ غرض ایسے دلنشیں خواب تھے کہ ان کی دلکشی کو الفاظ میں بیان کرنا محال ہے۔ کیا جانتی تھی کہ بدلتا وقت ایک حقیقت ہے، یہ ایسے موڑ لے آتا ہے کہ انسان اپنے مقصد سے دور ہوجاتا ہے۔ سارے خواب اورارادے تندوتیز وقت کے دھاروں میں بہہ جاتے ہیں۔ ہمارے گھر کے سامنے ایک بڑی، شاندار اور وسیع و عریض کوٹھی تھی جو کچھ عرصے سے برائے فروخت تھی۔ ایک روز والد صاحب سے پتا چلا کہ یہ کوٹھی بک گئی ہے۔ جس نے خریدا ہے، وہ ایک امیر آدمی ہے۔ اس کا نام خالد تھا۔ رفتہ رفتہ ابو کی اس سے اچھی دعا سلام ہوگئی۔ گرچہ عمر میں کم تھا مگر شادی شدہ تھا اور حیرت کی بات یہ تھی کہ بیوی ساتھ نہیں رہتی تھی۔ وہ میکے میں تھی اور خالد اپنے نوکروں کے ہمراہ کوٹھی میں رہائش پذیر تھے۔ خالد نے ابو سے دوستی پکی کرلی۔ وہ روز ہمارے ڈرائنگ روم میں براجمان ہوتا۔ ابو اس کی خاطر مدارات خصوصی طور پر کرتے۔ کہتے تھے۔ کام کا آدمی ہے اور اس کے تعلقات بڑے بڑے لوگوں سے ہیں جن سے کئی کام نکل سکتے ہیں۔ اسی لالچ پر والد نے اس سے روز ملنا شروع کردیا۔ کھانے پر، کبھی چائے پر بلا لیتے۔ وہ بھی اکیلا رہتا تھا، بوریت دور کرنے فارغ وقت میں ابو کے پاس آجاتا۔ جب دونوں میں قربت بڑھی، خالد نے ابو سے اپنے ذاتی معاملات اور مسائل بتانے شروع کئے۔ والد صاحب ہمدردی کرتے اور کہتے کہ میری ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں، مجھے اپنا جانو۔ اکثر کالج آتے جاتے خالد سے میرا سامنا ہوتا۔ بطور پڑوسی اسے احترام سے سلام کرکے آگے بڑھ جاتی تھی۔ نہیں جانتی تھی کہ وہ مجھے نظرخاص سے کس مقصد کے تحت دیکھتا ہے۔ شادی شدہ تھا اور عمر میں مجھ سے پندرہ برس بڑا تھا۔ سوچا بھی نہ تھا کہ اس کے دل میں مجھے شریک حیات بنانے کی آرزو راسخ ہوجائے گی۔ ایک دن اس نے والد صاحب کو اپنے دکھڑے سنا کر میرا رشتہ مانگ لیا۔ وہ خالد کو پسند کرتے تھے کہ انہیں بھی اسی کی طرح دولت کمانے اور اسے دن رات دگنی کرنے کا شوق تھا۔ اسی قدر مشترک نے شاید دونوں کو یکجا کیا تھا۔ بہرحال والد صاحب نے دور کی سوچی کہ اگر خالد ان کا داماد بن گیا تو اس کے ذریعے ان کے بھی بڑے لوگوں سے تعلقات بنیں گے اور والد کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔ پس انہوں نے والدہ سے کہا کہ خالد کو میں نے اچھی طرح دیکھ، پرکھ لیا ہے۔ شادی شدہ ہے تو کیا ہوا، بیوی گھر بسانے پر راضی نہیں، بارہا منانے کو جا چکا ہے۔ سسرال والے انتہائی عاقبت نااندیش اور بدتمیز قسم کے لوگ ہیں۔ اس نے ہماری بیٹی سے شادی کی درخواست کی ہے۔ اتنے امیر آدمی کا داماد ہونا بڑی بات ہے۔ پندرہ سال عمر کا فرق کوئی ایسا فرق نہیں ہے کہ اچھا رشتہ رد کریں۔ خالد ابھی بمشکل اکتیس یا بتیس برس کا ہے۔ اس کی شادی بزرگوں نے لڑکپن میں کردی تھی۔ بہتر ہوگا کہ ہم اس رشتے کو قبول کرلیں۔ والدہ حیران رہ گئیں۔ ان کو میرے مزاج اور لگن کا پتا تھا جبکہ والد تعلیم کو لڑکیوں کے لیے بس واجبی سی شے سمجھتے تھے۔ کہتے تھے، جتنا پڑھ لیا، کافی ہے، اوّلین فرض گھر بسانا ہے۔ جتنی جلد شادی ہوجائے، اچھا ہے۔ جب مجھے علم ہوا کہ ابو میرا رشتہ خالد سے طے کرنے جارہے ہیں، جان ہی تو نکل گئی۔ اتنی جلدی اور وہ بھی ایک شادی شدہ آدمی سے یقین نہ آیا وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ جانتی تھی امی یا میری مرضی نہ چلے گی کیونکہ خالد شاطر آدمی تھا۔ اس نے ابو کو ان کی خواہشات کے مطابق سبز باغ دکھا دیئے تھے۔ والد پوری طرح اس کے بچھائے جال میں جکڑے گئے تھے۔ ہم خوشحال کہلاتے تھے لیکن روپے کی ریل پیل کبھی نہ دیکھی تھی۔ ابو انتھک محنت کرتے تھے، تبھی تھوڑی سی خوشحالی لا سکے تھے اور اب وہ دولت مند ہونے کے لیے کوئی آسان راستہ تلاش کررہے تھے۔ ہم چار بہنیں تھیں، کوئی بھائی نہ تھا۔ تینوں بہنیں مجھ سے کمسن تھیں، اسکول میں پڑھتی تھیں۔ خالد نے ایک نظر دیکھ کر مجھے پسند کیا تھا اور مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ کوئی ایک نظر دیکھ کر بھی کسی سے شادی کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ امی گومگو کی کیفیت میں تھیں اور دادی رات دن کہتی تھیں۔ ایک نہیں چار بیٹیاں ہیں۔ وقت پر ان کی شادیاں کردو، اس سے پہلے کہ میرے بیٹے کی کمر دُہری ہوجائے، لڑکیوں کو عزت و آبرو سے ان کے گھر کا کردو۔ میرا بس چلتا تو تعلیم حاصل کرنے چین چلی جاتی مگر خالد نے ایسی افتاد ڈالی تھی کہ آناً فاناً والد میری شادی کی تیاریاں کررہے تھے۔ خالد نے جانے کیسا اسم پھونک کر انہیں شیشے میں اتار لیا تھا۔ جب کوئی حل نہ ملا، سوچا خود خالد سے بات کرتی ہوں۔ اس کو سمجھا کر منع کرتی ہوں کہ اپنی اور میری زندگی کو غارت نہ کرے۔ ہرگز میں اس کے ساتھ گزارہ نہ کروں گی۔ امید تھی کہ میرے ارادے کو بھانپ کر وہ یہ غلطی کرنے سے باز رہے گا کیونکہ پہلے ہی ایک بیوی کو گنوائے بیٹھا تھا۔ کئی روز تک منصوبہ بناتی رہی کہ کس طرح اور کہاں خالد سے بات کروں کہ والد کو پتا نہ چلے۔ جی چاہتا خوب کھری کھری سنائوں کہ ہمیشہ کے لیے میرے بارے میں سوچنے سے باز آجائے۔ جانے اسے کیا سوجھی تھی کہ ایک بیوی کے ہوتے میرے گرد چکر لگا رہا تھا۔ ایک روز کالج سے گھر آرہی تھی کہ ایک گاڑی کو اپنا تعاقب کرتے پایا، یہ خالد تھا۔ میں ایک طرف ہوکر ٹھہر گئی۔ اتفاق سے سامنے ایک ریسٹورنٹ تھا۔ اس نے میرے نزدیک گاڑی کی رفتار کو دھیما کردیا جیسے مجھے لفٹ کی پیشکش کرنا چاہتا ہو، تبھی میں نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روکا اور کہا۔ ذرا ٹھہریئے اور میری بات سنئے۔ اس نے گاڑی کا دروازہ کھولا تو میں نے کہا کہ گاڑی سے اتر کر بات سنئے۔ وہ باہر آگیا۔ اب میں مشکل میں پڑ گئی کہ فٹ پاتھ پر جہاں لوگ آجا رہے تھے، کیسے اس سے بات کروں۔ میں تو اسے اس طرح دھمکانا چاہتی تھی کہ کانوں کو ہاتھ لگائے اورسب سے بڑا عذر یہی پیش کرنا چاہتی تھی کہ شادی شدہ ہو کر میرا رشتہ مانگنے کیوں ہمارے گھر پہنچ گئے۔ پبلک پلیس کی وجہ سے ایسا ممکن نہ لگا۔ میں نے ریسٹورنٹ کی جانب اشارہ کیا۔ اندر چلو۔ اس کی باچھیں کھل گئیں۔ ہم ہال میں ایک طرف پڑی کرسیوں پر میز کے گرد بیٹھ گئے۔ بڑی خوش نصیبی ہے جو آپ نے خود مجھے عزت دی، میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ تعاقب کرو گے تو لفٹ ملے گی ہی لیکن ایسی لفٹ دوں گی کہ عمر بھر یاد کرو گے۔ کبھی تم کو یہاں بٹھا کر بات نہ کرتی لیکن جس افتاد میں تم نے مجھے ڈالا ہے، اس کا واحد حل یہی تھا کہ تم سے دوٹوک بات کرلوں۔ تم نے مجھے اس قابل سمجھا، میں کتنا خوش قسمت ہوں۔ اس نے بات شروع کی۔ یہ تو آپ کو بعد میں پتا چلے گا کہ آپ خوش قسمت ہیں یا نہیں مگر میری عرض سن لیجئے کہ یہ لفٹ میں نے آپ سے باتیں کرنے کے شوق میں نہیں لی بلکہ آپ سے یہ پوچھنا مطلوب ہے آپ شادی شدہ ہیں، پھر دوسری شادی کی کیا ضرورت پیش آگئی، وہ بھی مجھ غریب کمسن اسٹوڈنٹ کو آپ نے تاکا جس کی زندگی کا مقصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ہے۔ اس نے میرے سنجیدہ لہجے کو انتہائی غیر سنجیدہ موڈ میں لیا۔ وہ ہنس پڑا۔ پھر گویا ہوا۔ آپ واقعی شادی نہیں کرنا چاہتیں یا مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں کہ میں شادی شدہ ہوں دونوں باتیں سمجھ لیں۔ پڑھائی کا جہاں تک معاملہ ہے، یہ شادی کے بعد بھی جاری رکھی جاسکتی ہے اور دوسری بیوی کا معاملہ ہے تو آپ میری بیوی سے خود ملیں۔ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ میرے چچا کی بیٹی ہے اور چچا کی بڑی جائداد کی تنہا وارث ہے، اسی لیے مجھے بزرگوں نے کمسنی میں قربانی کا بکرا بنا دیا۔ آپ میری والدہ، بہن، گھر والوں سب سے مل کر اس معاملے کی تصدیق کرسکتی ہیں۔ مجھے تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی۔ اگر آپ کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تو اسے طلاق کیوں نہیں دے دیتے کیا محض اس کی جائداد و دولت کی وجہ سے۔ نہیں اسے عمر بھر کے لیے ایک محرم بھی چاہیے جو اس کی دیکھ بھال کرتا رہے۔ ابو اور چچا نے سوچا کہ ان کے بعد فریحہ کو بیماری یا اچھے برے وقت میں محرم کی ضرورت ہوگی، پھر کون اس کی خبرگیری کرسکے گا۔ نازیہ تم کیا کہتی ہو کیا انسان کو خود غرض بن کر جینا چاہیے، انسانی زندگی کو بے مقصد جان کر گزار دینا چاہیے اگر نیک اور اچھا مقصد بھی نظر میں رہے تو کیا برا ہے میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں لیکن ابھی شادی نہیں کرسکتی۔ درخواست ہے براہ کرم کوئی اور رشتہ دیکھ لیں ورنہ آپ کی یہ دوسری شادی بھی ناکام رہے گی۔ یہ کہہ میں ریسٹورنٹ سے جونہی باہر نکلی، والد صاحب کو سامنے پایا۔ خالد میرے پیچھے تھا اور والد صاحب کے ہمراہ ان کے دوست تھے۔ وہ یہاں کھانا کھانے آئے تھے۔ والد ان کی موجودگی میں نظریں جھکا کر خاموشی سے پاس سے گزر کر ریسٹورنٹ کے اندر چلے گئے۔ اُف یہ اتفاق بھی ہونا تھا۔ میں آزاد ہونے سے پہلے گرفتار کرلی گئی تھی۔ ابو نے مجھ سے صفائی طلب کرنے کی ضرورت نہ سمجھی اور گھر آکر والدہ سے کہا۔ تاریخ فوراً طے کردی جائے گی۔ نازیہ کی شادی کی تیاری کرو۔ گویا میں ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی تھی اور اب ابو کے خیال میں خالد سے نکاح کرکے ہی اپنی عزت و ناموس کو بچایا جاسکتا تھا۔ میں گھٹ گھٹ کر روئی مگر نکاح ہوگیا۔ شادیانے بجنے لگے۔ میں دلہن بن کر سامنے والی وسیع و شاندار محل نما کوٹھی کی ملکہ بن گئی۔ شادی کے بعد خالد نے مجھ پر اپنی گفتگو سے ایسا جادو کیا کہ میں اپنے سابقہ افکار اور منصوبوں کو غیر حقیقی اور احمقانہ سوچوں کا شاخسانہ سمجھنے لگی۔ انہوں نے مجھ کو خوش رکھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ ہر طرح میرا خیال رکھا۔ اب سوچتی تھی اگر خالد سے میری شادی نہ ہوتی تو میں بدقسمت ہوتی۔ اس نے یہاں تک تو سچ کہا تھا کہ اس کی بیوی عرصے سے میکے میں تھی لیکن یہ صحیح نہ تھا کہ اس کا ذہنی توازن خراب تھا۔ وہ اَن پڑھ اور دیہات کی ایک بھولی بھالی عورت تھی اور بے اولاد بھی نہ تھی۔ خالد سے اس کے تین بچے تھے جو اپنی ماں کے پاس تھے۔ اصل معاملہ یہ تھا کہ وہ عورت خالد کے ساتھ شہر میں رہنا نہیں چاہتی تھی کہ اس کی والدہ فالج کی مریضہ تھی جسے اس کے سوا دیکھنے والی کوئی اور نہ تھی اور یہ ایک طرح سے سمجھوتہ تھا کہ وہ اپنی ماں کی خاطر میکے میں رہے گی اور خالد بزنس کی خاطر شہر میں سکونت پذیر ہوگا البتہ گائوں اپنے بچوں سے ملنے آتا جاتا رہے گا۔ میں نے خود کو سمجھایا کہ ایک اچھے مقصد کے لیے اس شخص نے بیوی کو بیمار ماں کے پاس رہنے کی اجازت دی ہے اور ایسے وقت میں بیٹی سے زیادہ کوئی اس کا خیال نہیں رکھ سکتا تھا۔ یہ تو خالد کی اچھائی تھی لیکن کیا اس نے بیوی کو آگاہ کیا کہ وہ شہر میں رہتے ہوئے اپنی ضروریات کی خاطر دوسری شادی کررہا ہے اس کا شہر میں رہنا ناگزیر تھا اور دوسری شادی بھی ناگزیر تھی۔ اب یہ خوف ستاتا تھا کہ کبھی خالد کی دوسری بیوی شہر والے گھر آگئی تو یقینا ہمارا سکون درہم برہم ہوجائے گا۔ شادی کو دو سال گزر گئے اور میں اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔ خالد کے بچے موجود تھے۔ اسے مزید بچوں کی خواہش بھی نہ تھی۔ میرا رشتہ اس کے ساتھ ہوا میں معلق تھا۔ بچے میاں، بیوی کے رشتے کو زیادہ مضبوط کرتے ہیں، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انہی دنوں خالد کچھ پریشان رہنے لگے۔ پوچھا کیا پریشانی ہے کہا کچھ نہیں، کاروباری پریشانی ہے جس کے لیے افسران کی خوشنودی حاصل کرنا ضروری ہے۔ سوچتا ہوں کہ ان کی گھر پر دعوت کردوں تو بات بن جائے گی، اگر تم ساتھ دو۔ کیوں نہیں آپ بتایئے، مجھے کیا کرنا ہے دعوت کا بہت عمدہ انتظام کرنا ہے۔ ہوجائے گا، آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ دعوت کے دن میں نے محنت سے کھانے وغیرہ کی تیاری کا اہتمام کیا۔ صبح سے شام تک کچن میں گزارہ۔ رات کی دعوت تھی، افسر صاحب آئے مگر اکیلے تھے۔ خالد نے کہا۔ یہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں، تمہیں ان سے پردہ کرنے کی ضرورت نہیں، کھانا تم ہی نے سرو کرنا ہے۔ برقع وغیرہ میں نہ پہنتی تھی لیکن مرد مہمان آتے تو سامنے بھی نہ جاتی تھی۔ شوہر کے حکم پر میں نے میز پر برتن اور کھانا لگوایا اور جب کھانا شروع ہوا تو میں بھی ساتھ بیٹھ گئی۔ یہی شوہر کا حکم تھا۔ گرچہ غیر شخص کے سامنے حجاب مانع تھا۔ دو لقمے زہر مار کئے۔ وہ صاحب کن انکھیوں سے مجھے دیکھتے تھے اور میں پسینہ پسینہ ہوجاتی تھی۔ بس پھر کیا تھا، اس دعوت کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک کے بعد ایک افسر کی دعوت ہوتی۔ ایک حد جو مقرر تھی، ختم ہوگئی۔ اب ہر دعوت پر مجھے مہمانوں کے سامنے بٹھا لیتے اور کھانا کھانے پر اصرار کرتے۔ کہتے۔ یہ آج کل کا طریقہ ہے، مہمان کی عزت افزائی کے لیے فیملی کے ساتھ ڈنر یا لنچ کرنا پڑتا ہے۔ ایسی دعوتوں سے میرے کاروباری امور میں مدد ملے گی اور تمہارے تعاون سے مجھے بڑے بڑے ٹھیکے ملیں گے۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ ایسی دعوتوں کے معنی کتنے وسیع ہوسکتے ہیں۔ شروع میں کچھ نہ سمجھی۔ بالآخر سمجھ میں آگیا کہ یہ دولت کمانے کی خاطر مجھے استعمال کررہے ہیں۔ میں خوبصورت اور کمسن تھی اور یہ شوپیس کی طرح میرا ہر کسی کو دیدار کراتے تھے۔ دعوتوں سے جی اوب گیا، ہمہ وقت پریشان رہنے لگی۔ سوچتی تھی ابو کو بتا دوں کہ میں اتنی ماڈرن نہیں بننا چاہتی کہ ان کے دوستوں کی یوں تواضع کروں بدقسمتی سے انہی دنوں ابو کا انتقال ہوگیا۔ میں خالد کی بیوی تھی، ان کو میرے باپ کا ڈر نہ رہا۔ وہ اب جبراً مجھ سے تعاون لے سکتے تھے کیونکہ میری پشت پر کوئی محافظ نہ رہا تھا۔ میں نے ان محفلوں کو گھر پر منانے پر اعتراض کیا تو خالد نے برا منایا۔ کہا کہ اس معاشرے میں اگر مرد، بیوی سے چھٹکارا پانا چاہے تو وہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر اپنی زندگی سے علیحدہ کرسکتا ہے مگر بیوی اپنی مرضی سے مرد سے نجات حاصل نہیں کرسکتی۔ لوگ بدچلنی کے الزام پر تو بغیر تصدیق جلد یقین کرلیتے ہیں مگر مرد اپنی بیوی کو اگر بدی کے اندھیروں میں دھکیل دے تب وہ کچھ نہیں کرسکتی۔ خالد شاید مجھے ایک کمزور عورت سمجھ رہا تھا لیکن میں اندر سے اتنی کمزور نہ تھی۔ اس سے قبل کہ وہ مجھے ہوس زہر کی خاطر کھلونا بنا کر بدی کی راہوں پر دھکیل دیتا، میں نے دعوت میں آنے والے اس کے ایک دوست افسر کو اعتماد میں لیا۔ اس شخص کا ضمیر زندہ تھا۔ اس سے فریاد کی۔ آپ ایک بہت بڑے افسر ہیں مگر مجھے نیک طینت لگتے ہیں۔ خالد کا افسروں کو دعوت پر بلانا اور ان سے گھلنے ملنے پر زور دینا، مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ میرا ایسا مزاج نہیں ہے۔ میں اس آدمی کے ان اطوار سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی۔ آپ میری مدد کریں۔ کیا تم خلع لینا چاہتی ہو جی ہاں خالد کی نیت جان چکی ہوں۔ اب تو دعوت میں شراب بھی رکھی جاتی ہے۔ مجھے یہ منظور نہیں کہ کسی غیر مرد کی اس طرح مہمان نوازی کروں۔ اس سے آگے کی منزل کیا ہوگی، آپ خود سوچ سکتے ہیں۔ اس افسر کا نام اشرف تھا، اس کی غیرت جاگ گئی۔ یوں اشرف کی مدد سے میں نے مے نوشی کی محفلوں میں ساقی بننے کے ساتھ ساتھ خالد جیسے طمع پرست شخص سے بھی نجات پالی۔ عدالت سے خلع لینے کے بعد میں نے شادی نہیں کی کیونکہ اب میرے لیے شادی میں کوئی کشش باقی نہ رہی تھی۔ خود کو معذور لوگوں کی بحالی کے ایک ادارے کے لیے وقف کردیا جہاں ان بے کسوں کی مدد کرکے سچی خوشی ملتی تھی۔ ایسی خوشی کہ جس کی مجھے تلاش تھی۔ اب میں ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔ سچ کہتی ہوں صدق دل سے انسانیت کی خدمت کرنے سے بڑھ کر اور کوئی راہ سکون نہیں ہے۔ | null |
null | null | null | 49 | https://www.urduzone.net/lot-aao-episode-2/ | رحمت دین نے بھی اِسی دِن سے انور کے لئے لڑکی کی تلاش شروع کر دی اور پھر ایک گھرانے میں اس کی شادی کردی۔ انور بھی اپنے والدین کے فیصلے کو قبول کرنے کے لئے مجبور تھا۔ رحمت دین نے ایک اور فیصلہ کیا۔ اس نے اپنا وہ گھر بیچا جو نثار احمد کے محلے کے قریب تھا، اور اس کے محلے سے کافی دُور گھر لے لیا۔ انور نے آہستہ آہستہ اپنی بیوی کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا اور کچھ ایسا ہی حال روبینہ کا بھی تھا کہ وہ بھی اپنے سسرال میں ماضی بھولنے کی کوشش کرنے لگی تھی۔ ٭ ٭ ٭ اس بات کو گیارہ سال بیت گئے۔ انور کی بیوی کا نام فوزیہ تھا۔ وہ خوبصورت، پڑھی لکھی اور سلیقہ شعار تھی۔ انور کے تین بچّے تھے۔ بڑی بیٹی جس کی عمر نو سال، پھر ایک بیٹا سات، دُوسرا بیٹا چار سال کا تھا۔ انور اب الگ گھر میں رہتا تھا اور اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا تھا۔ روبینہ کے شوہر کا نام خلیل تھا اور وہ لیکچرار تھا۔ وہ ایک سنجیدہ شخص تھا جسے پڑھانے اور پڑھنے میں زیادہ دلچسپی تھی۔ اس کے اسٹڈی روم میں کتابوں کا انبار تھا۔ وہ آئے دن کوئی نہ کوئی کتاب اُٹھا لاتا تھا۔ اس کی کتابیں گھر میں ہر جگہ موجود ہوتی تھیں، بالخصوص اس کے بیڈ روم میں بھی کتابیں دکھائی دیتی تھیں۔ شادی کے ابتدائی ہفتوں کے بعد وہ کتابوں میں زیادہ گم رہنے لگا تھا۔ ان کے چار بچّے تھے۔ دو بیٹیاں اور دو بیٹے۔ جب سے روبینہ کی شادی خلیل سے ہوئی تھی، اس نے رفتہ رفتہ ماضی کو اپنے دل کی قبر میں دفن کر دیا تھا۔ وہ اپنے شوہر اوربچوں کے ساتھ زندگی کی خوشیوں میں مگن تھی۔ انور جس سرکاری عہدے پر بھرتی ہوا تھا وہ ترقی کرکے اُوپر چلا گیا تھا۔ کام کے دوران وہ سوشل میڈیا پر بھی مصروف رہتا تھا۔ ایک دِن ایسے ہی سرچ کے دوران روبینہ کی فیس بک آئی ڈی سامنے آ گئی۔ انور کی اُنگلیاں اور نظریں ساکت ہوگئیں۔ روبینہ کی تصویر موجود تھی۔ اس کے پروفائل میں اس کے شوہر اور بچوں کی مسکراتی ہوئی تصویریں بھی موجود تھیں۔ انور بہت دیر تک روبینہ کی تصویر کو دیکھتا رہا۔ وہ بالکل ویسی ہی تھی جیسی گیارہ سال قبل تھی۔ ایک بار پھر ماضی کا دَر کھل گیا۔ انور کا دِل دھڑکنے لگا اور اس نے کانپتی ہوئی اُنگلی سے روبینہ کو فرینڈ ریکویسٹ بھیج دی۔ یہ کام کرنے کے بعد انور نے نیٹ بند کر دیا اور کام میں مصروف ہوگیا لیکن اس کا دھیان اپنی بھیجی ہوئی ریکویسٹ پر مرکوز تھا۔ وہ سوچ رہا تھا کہ اس نے ایسا کر کے اچھا کیا ہے یا بُرا اسے ایسا کرنا چاہئے تھا کہ نہیں کیا اسے فوراً ریکویسٹ کینسل کر دینی چاہئے اسی سوچ بچار میں وہ آفس سے گھر آ گیا۔ گیارہ سال کے ابتدائی ہفتوں کے بعد وہ پہلا دن تھا جب انور گھر آیا تو اس کے چہرے پر وہ خوشگوار مسکراہٹ نہیں تھی جو گھر میں داخل ہوتے ہوئے اس کے چہرے پر عیاں ہوتی تھی۔ اس کا دِل بار بار چاہ رہا تھا کہ وہ اپنی فیس بک اوپن کرے اور دیکھے کہ روبینہ نے اس کی ریکویسٹ قبول کی یا نہیں لیکن اس کے اندر ہمت نہیں ہو رہی تھی اور اس کا ہاتھ اپنے موبائل فون کی طرف جاتے جاتے رُک جاتا تھا۔ فوزیہ نے محسوس کیا تھا کہ انور آج کچھ چپ چپ ہے۔ اس نے چائے کا کپ انور کو دینے کے بعد پوچھا۔ کیا بات ہے، آج آپ چپ چپ سے ہیں ایسی تو کوئی بات نہیں۔ انور نے جلدی سے کہا۔ مجھے نہیں بتانا چاہتے تو یہ الگ بات ہے، لیکن آج آپ چپ اور اُلجھے ہوئے ہیں۔ فوزیہ یقین سے بولی۔ آج آفس میں کام بہت تھا۔ تھک گیا ہوں۔ انور نے بہانہ کیا۔ اس جواب سے فوزیہ کی تسلی نہیں ہوئی۔ وہ کچھ دیر کے بعد اُٹھ کر کچن میں چلی گئی۔ ایک بار پھر انور کی نظر اپنے موبائل فون کی طرف گئی۔ وہ فیس بک کھولنے سے ڈر رہا تھا۔ وہ چائے پینے لگا۔ ٭ ٭ ٭ روبینہ کو جیسے ہی وقت ملا اس نے اپنی فیس بک کھول لی۔ فرینڈ ریکویسٹ دیکھ کر اس نے پہلے اس فولڈر کو کھولا اور جونہی اس کی نظر انور کی تصویر پر پڑی وہ چونک گئی۔ دل ایک دم دھڑکا اور نا چاہتے ہوئے بھی انور کی پروفائل کھول لی۔ انور کی فیس بک پر اس کی بیوی اور بچوں کی تصویریں بھی موجود تھیں۔ سب کچھ دیکھنے کے بعد روبینہ نے دھڑکتے دل کے ساتھ اپنا موبائل ایک طرف رکھ دیا۔ کئی سالوں کے بعد ماضی پھر سامنے آگیا تھا۔ روبینہ سوچ رہی تھی کہ انور اور اس کی بیوی بچوں کی تصویریں دیکھ کر احساس نہیں ہوتا کہ وہ اپنی فیملی سے خوش نہیں ہے، وہ پہلے سے زیادہ نکھر گیا تھا، اگر وہ ماضی میں بدنام گھر میں جانے کا عادی تھا تو اس کی وہ عادتِ بد ختم ہوگئی تھی یا اس کے اندر وہ عادت بد تھی ہی نہیں بلکہ کوئی ایسی غلط فہمی تھی جس کی وجہ سے انور دُور ہوگیا کہیں ایسا تو نہیں کہ شادی کے بعد اس نے توبہ کر لی ہو دُوسری بات روبینہ کو یہ بھی یاد آئی کہ اس کی شادی کے تین سال کے بعد ہی اس کے ماموں اکبر کی حقیقت کھلنا شروع ہوگئی تھی۔ دُکان میں غبن بھی سامنے آ گیا تھا اور پھر اچانک اکبر ماموں سب کچھ چھوڑ کر کہیں بھاگ گیا تھا۔ اتنے سالوں کے بعد پہلی بار روبینہ کے دماغ میں یہ سوال آیا۔ کہیں ماموں اکبر کی کوئی چال تو نہیں تھی کیونکہ دونوں گھرانوں میں اس کا آنا جانا تھا۔ اس خیال نے روبینہ کو مزید سوچنے پر مجبور کر دیا۔ سوچتے سوچتے اس نے اپنا موبائل اُٹھایا اور فیس بک کھول کر انور کی تصویر دیکھتی رہی اور پھر اس نے انور کی ریکویسٹ قبول کر کے جلدی سے موبائل فون بند کرکے ایک طرف رکھ دیا۔ ٭ ٭ ٭ انور کی بے چینی بڑھتی جا رہی تھی۔ فوزیہ کچن میں تھی اور بچّے ایک طرف بیٹھے پڑھ رہے تھے۔ اس نے اپنا موبائل فون اُٹھایا اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔ اپنی فیس بک کھولی اور دیکھا کہ روبینہ نے اس کی ریکویسٹ قبول کر لی تھی۔ انور کے لئے یہ ایک خوشگوار حیرت تھی۔ اس نے میسنجر کھولا اور سوچتا رہا کہ وہ کیا لکھے بہت سوچنے کے بعد اس نے لکھا۔ کیسی ہو۔ ایک منٹ کے بعد روبینہ نے بھی اپنا نیٹ آن کرلیا۔ جونہی اسے انور کی طرف سے میسج ملا تو اُس نے جواب میں لکھا۔ ٹھیک ہوں۔ میں نے فیس بک میں تمہارے بچوں اور شوہر کی تصویر دیکھی ہے۔ تمہارے شوہر کی تصویر دیکھ کرمجھے لگا کہ تمہارا فیصلہ ٹھیک تھا۔ یہ لکھ کر کچھ دیر تک انور سینڈ کے اُوپر اپنی اُنگلی رکھے سوچتا رہا اور پھر اس نے میسج سینڈ کر دیا۔ جونہی ٹون بجی روبینہ نے جلدی سے موبائل فون اُٹھایا۔ انور کا میسج پڑھ کر حیرت سے سوچنے لگی۔ میں نے کون سا فیصلہ کیا تھا تم میرے کس فیصلے کی بات کر رہے ہو روبینہ نے پوچھا۔ اس شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ جو، اب تمہارا شوہر ہے۔ میں نے یہ کب فیصلہ کیا تھا روبینہ کی حیرت اپنی جگہ قائم تھی۔ تم نے فیصلہ کیا تھا تب ہی تو ہمارے راستے الگ ہوگئے تھے اور خاندانی تعلق بھی ٹوٹ گیا تھا۔ میں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بلکہ تم ایک بدنام زمانہ عورت کے گھر جاتے تھے۔ اس وجہ سے یہ سب ختم ہوا تھا۔ روبینہ نے تحریر کیا۔ یہ پیغام پڑھ کر انور دَم بخود رہ گیا۔ روبینہ نے یہ کیا بات لکھ دی تھی۔ وہ کس بدنام عورت کے گھر جاتا تھا سوچتے ہوئے اچانک اسے یاد آیا کہ جو گھر اس کے دوست مظہر کے والد نے خریدا تھا وہ ٹینا بائی کا تھا۔ وہ اس گھر میں جاتا تھا جہاں اب اس کا دوست مظہر رہتا تھا۔ اگر روبینہ کے گھر والوں نے مجھے اس گھر سے باہر نکلتے دیکھ لیا تھا تو رشتہ ختم کرنے کے لئے یہ بات تو زیربحث آئی ہی نہیں تھی، روبینہ کے ماموں نے کہا تھا کہ روبینہ نے اپنی پسند کا لڑکا تلاش کر لیا ہے۔ یہ سوچتے ہی انور نے جلدی سے لکھا۔ یہ بات کس نے بتائی تھی کہ میں کسی بدنام عورت کے گھر جاتا تھا میرے ماموں نے دیکھا تھا، بھائی امجد نے بھی دیکھا تھا۔ ہمیں تو تمہارے ماموں نے یہ بتایا تھا کہ تم نے اپنی پسند کا لڑکا تلاش کر لیا ہے۔ انور نے جلدی سے لکھا۔ انہوں نے یہ بات کی ہی نہیں کہ میرے کسی بدنام گھر میں جانے پر آپ لوگوں کو اعتراض تھا۔ یہ جملہ پڑھ کر روبینہ سوچنے لگی۔ اُس نے جواب میں لکھا۔ میں نے تو کسی کو پسند نہیں کیا تھا۔ کیا تم مجھ سے مل سکتی ہو میں چاہتا ہوں کہ ہم بیٹھ کر ایک دُوسرے کو بتا سکیں کہ اصل بات کیا تھی۔ روبینہ نے کچھ دیر سوچنے کے بعد لکھا۔ میں سوچ کر بتائوں گی پھر بات ہوگی۔ روبینہ نے نیٹ بند کر دیا۔ انور نے بھی فیس بک بند کی اور ابھی بیڈ سے اُٹھا ہی تھا کہ اس کی نگاہ دروازے پر کھڑی فوزیہ پر پڑی جو اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔ کیا ہوا آپ بتائیں کیا ہوا پانچ منٹ سے دروازے میں کھڑی ہوں اور بتا رہی ہوں کہ باہر کوئی آپ سے ملنے کے لئے آیا ہے اور آپ اپنے موبائل فون میں مصروف ہیں کہ اردگرد کا ہوش ہی نہیں ہے۔ وہ میرے ایک دوست سے چیٹ چل رہی تھی۔ انور نے کہتے ہوئے موبائل فون جیب میں ڈالا اور کمرے سے باہر چلا گیا۔ فوزیہ مشکوک نظروں سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔ ٭ ٭ ٭ روبینہ کے دِل و دماغ میں بہت سے سوالات جمع ہوگئے تھے۔ گیارہ سالوں بعد حقیقت سے کچھ گرد ہٹی تھی۔ روبینہ چاہتی تھی کہ وہ ساری گرد ہٹا کر ایک بار دیکھے تو سہی کہ اس کے نیچے کیا حقیقت چھپی ہوئی ہے۔ رات کا کھانا کھانے کے دوران روبینہ نے خلیل سے پوچھا۔ اس اتوار کو کیا پروگرام ہے میں نے بات کی تو تھی تم سے کہ گائوں چلیں گے اور سارا دن وہاں گزاریں گے۔ خلیل نے کہا۔ آپ بچوں کو لے جانا میں نہیں جائوں گی۔ تم کیوں نہیں جائو گی آپ جانتے ہیں کہ میں بور ہو جاتی ہوں۔ یہ تو تم پہلے بھی کہہ چکی ہو، لیکن تم جانتی ہو کہ وہاں ہماری تھوڑی سی زمین ہے، میرے تایا، چچا اور ان کی اولادیں وہاں ہیں۔ وہ کتنی خدمت کرتے ہیں ہماری۔ مجھے اور بچوں کو تو بہت مزہ آتا ہے۔ خلیل مسکراتے ہوئے بولا۔ میرے نہ آنے کا کوئی بہانہ کر دیجئے گا۔ روبینہ نے استدعا کی۔ اچھا ٹھیک ہے۔ خلیل ٹھنڈے مزاج کا شخص تھا۔ اس نے روبینہ پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی تھی۔ اس لئے وہ فوراً ہی رضامند ہوگیا۔ کھانا کھانے کے بعد خلیل ایک کتاب لے کر بیٹھ گیا۔ بچّے ٹی وی دیکھنے لگے۔ روبینہ نے کچن میں برتن سمیٹے اور انور کو میسج کیا۔ اس اتوار کو ہم ملاقات کرسکتے ہیں۔ انور کا نیٹ آن نہیں تھا۔ اس لئے اس نے میسج بھیجنے کے بعد اپنا نیٹ بھی بند کیا اور کچن سے باہر نکل کر خلیل کے پاس بیٹھ گئی۔ جہاں وہ کتاب پڑھنے میں مگن تھا۔ روبینہ چپ بیٹھی رہی۔ ٭ ٭ ٭ بستر پر لیٹتے ہی انور نے اپنا نیٹ آن کیا اور آئینے کے سامنے کھڑی فوزیہ کی طرف دیکھا جو اپنے بالوں میں برش کر رہی تھی۔ نیٹ آن ہوتے ہی میسج ٹون بجی۔ انور نے جلدی سے میسج پڑھا اور لکھا۔ اتوار کو کتنے بجے اور کہاں اس وقت روبینہ کا نیٹ آن نہیں تھا اس لئے اس نے میسج کرنے کے بعد اپنا نیٹ بھی بند کیا اور موبائل ایک طرف رکھ دیا۔ آج کل کس سے چیٹ چل رہی ہے فوزیہ نے مسکرا کر پوچھا، کوئی لڑکی ہے کیا ایسی قسمت کہاں۔ انور نے ہوشیاری سے بات کو مذاق میں لپیٹ کر دانت نکالے۔ قسمت بدلتے کون سی دیر لگتی ہے۔ جس دن میری قسمت بدلے گی تو تمہیں ضرور بتائوں گا۔ انور نے ہنستے ہوئے کہا۔ ٭ ٭ ٭ رات کے ڈیڑھ بجے اچانک انور کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے آہستہ سے اپنی گردن اُٹھا کر فوزیہ کی طرف دیکھا۔ وہ دُوسری طرف منہ کئے سو رہی تھی۔ انور کو روبینہ کے میسج کا انتظار تھا۔ وہ اپنی بے چینی کو فوزیہ کے سامنے عیاں نہیں کرسکتا تھا اس لئے اس نے موبائل فون کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔ انور نے پہلے موبائل کی آواز بند کی اور پھر نیٹ آن کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد روبینہ کا میسج موصول ہوا۔ اتوار کو صبح گیارہ بجے میں لطیف شاپنگ مال کی دُوسری منزل پر موجود ہوں گی۔ وقت پر پہنچ جانا۔ انور نے میسج پڑھنے کے بعد نیٹ بند کیا اور موبائل فون سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر لیٹ گیا۔ ٭ ٭ ٭ لطیف شاپنگ مال کی دُوسری منزل پر روبینہ موجود تھی۔ دونوں نے گیارہ سال کے بعد ایک دوسرے کو دیکھا تو بس دیکھتے ہی رہ گئے۔ روبینہ مزید خوبصورت ہوگئی تھی۔ پرانی محبت نے ایک بار پھر انگڑائی لی۔ روبینہ انور کے چہرے سے نگاہیں ہٹا کر بولی۔ مجھے جلدی گھر جانا ہے اس لئے یہاں آئی ہوں تا کہ حقیقت جان سکوں۔ میرا اور کوئی مقصد نہیں ہے۔ انور اس کے برابر چلنے لگا۔ اس وقت وہاں رش نہ ہونے کے برابر تھا۔ دونوں ٹہلتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے۔ تم کیا کہہ رہے تھے کہ میں نے تمہیں چھوڑ کر خلیل کو پسند کیا تھا روبینہ نے بات کا آغاز کیا۔ تمہارے ماموں ہمارے گھر آئے تھے، انہوں نے بتایا تھا کہ تم نے کسی لڑکے کو پسند کرلیا ہے اور تم اس سے شادی کرنے پر بضد ہو۔ اس لئے ہم مجبور ہیں۔ اب روبینہ کی شادی انور سے نہیں ہوسکتی ہے۔ انور نے بتایا۔ ہمیں تو ماموں نے یہ بتایا تھا کہ تم کسی بدچلن عورت کے گھر جانے لگے ہو۔ یہ دکھانے کے لئے ماموں، امجد کو بھی اپنے ساتھ لے کر گئے تھے اور امجد نے خود تمہیں اس گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ گھر ٹینا بائی کا تھا۔ اس نے میرے دوست مظہر کے والد صاحب کو بیچ دیا تھا۔ میرا ان دنوں مظہر کے گھر میں آنا جانا تھا۔ چاہو تو تم میرے ساتھ چل کر مظہر سے مل سکتی ہو، کیونکہ وہ اسی گھر میں رہتے ہیں۔ روبینہ اس کی طرف دم بخود ہو کر دیکھنے لگی۔ ماموں نے آپ لوگوں کو کچھ اور ہمیں کچھ اور بتایا انہوں نے ایسا کیوں کیا تمہارے ماموں نے ایسا کیوں کیا، اس کی وجہ تم اپنے ماموں سے پوچھو۔ وہ ہماری دُکان کو نقصان پہنچا کر بھاگ گئے ہیں۔ پھر تو صاف ظاہر ہے، انہوں نے یہ سب اس لئے کیا تاکہ ہم دونوں خاندانوں میں دُوری ہو جائے کیونکہ میرے ابو کی چچا نثار بہت مانتے تھے، تمہارے ماموں یہ اچھی طرح جانتے تھے اس لئے انہوں نے یہ سب کیا ہوگا۔ انور کی بات سن کر روبینہ چپ ہوگئی۔ اسے احساس ہونے لگا کہ اس نے جذبات میں آ کر اپنا موبائل فون توڑ دیا تھا اور انور سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ اگر وہ ایسا نہ کرتی تو وہ بات اسی وقت صاف ہوجاتی اور وہ دونوں اس وقت کزن کے رشتے سے ہی نہ بندھے ہوتے۔ اب کیا سوچ رہی ہو انور نے پوچھا۔ گیارہ سالوں کے بعد آج حقیقت سامنے آئی ہے۔ تمہارے ماموں کے جھوٹ کی وجہ سے ہم ایک نہیں ہو سکے۔ انور تاسف سے بولا۔ میں چلتی ہوں۔ روبینہ کا چہرہ اُداس ہوگیا تھا۔ تم نے اس وقت مجھ سے رابطہ توڑ لیا تھا۔ مجھے شک ہوا کہ تمہارے ماموں نے جو بتایا ہے وہ سچ ہے۔ میں نے وہ سب سن کر اپنا موبائل فون ہی توڑ دیا تھا۔ کاش انور نے کہنا چاہا۔ اس کاش کے آگے پلیز کچھ مت کہنا اب ہم شادی شدہ اور بچوں کے والدین ہیں۔ روبینہ نے فوراً اسے روک دیا۔ میں چلتی ہوں اللہ حافظ۔ انور اسے جاتا ہوا دیکھتا رہا۔ دونوں اُداس ہوگئے تھے۔ ان کے دِل بوجھل ہوگئے تھے، وہ مضطرب ہوگئے تھے۔ ٭ ٭ ٭ انور وقت پر گھر پہنچ گیا تھا لیکن فوزیہ کو لگ رہا تھا کہ وہ گھر میں ہوتے ہوئے بھی گھر میں نہیں ہے۔ کہیں کھویا ہوا ہے۔ سوچوں میں مستغرق ہے۔ اس کی نگاہوں کے سامنے روبینہ کا چہرہ تھا۔ کچھ ایسا ہی حال روبینہ کا تھا۔ وہ گھر میں اکیلی تھی، لیکن بہت اُداس تھی۔ اس نے کئی بار اپنا سر جھٹکا لیکن وہ انور کی صورت کو آنکھوں سے دُور نہ کرسکی۔ شام کے سائے رفتہ رفتہ گہرے ہو رہے تھے۔ کچھ دیر قبل خلیل نے فون کرکے بتایا تھا کہ وہ گائوں سے چل پڑے ہیں۔ روبینہ نے اپنا موبائل فون اُٹھا کر نیٹ اوپن کیا تو انور آن لائن تھا۔ وہ سوچتی رہی کہ کیا لکھے۔ ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ اسے انور کی طرف سے میسج موصول ہوگیا۔ اس نے لکھا تھا۔ کاش ہم جدا نہ ہوئے ہوتے۔ ایسا ہماری قسمت میں تھا۔ ہم اپنی قسمت پھر بدل دیتے ہیں۔ وہ کیسے ہم اپنے شریک زندگی کو خدا حافظ کہہ کر ایک دُوسرے کے ہو جاتے ہیں۔ انور نے لکھا۔ روبینہ نے اس جملے کو متعدد بار پڑھا۔ اس کا پورا جسم کانپ گیا تھا۔ اسے شوہر اور بچّے یاد آ گئے لیکن انور سے بھی اس نے شدید محبت کی تھی۔ اب یہ الگ بات تھی کہ خلیل کتابوں میں زیادہ گم رہتا تھا۔ ماضی کی محبت پھر جاگ گئی تھی۔ روبینہ کی آنکھیں بھیگ گئی تھیں اور اس نے جواب دینے کی بجائے نیٹ بند کر دیا تھا۔ روبینہ نے اپنے لئے چائے تیار کی اور کپ لے کر ایک طرف بیٹھ گئی۔ وہ انور کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ اس میسج کو پڑھنے کے بعد مضطرب ہوگئی تھی۔ بار بار اسے انور کا خیال آ رہا تھا اور اس کا لکھا جملہ کسی ہتھوڑے کی طرح اس کے دماغ میں لگ رہا تھا۔ روبینہ نے موبائل فون اُٹھا کر جیسے ہی آن کیا ایک ساتھ کئی پیغامات کی ٹون بجی۔ وہ سب پیغامات انور نے بھیجے تھے۔ اس نے لکھا تھا۔ ہم نے ایک ساتھ جینے اور مرنے کے وعدے کئے تھے۔ ہمارے الگ ہونے میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔ وہ تمہارے ماموں کی سازش تھی۔ اب سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔ روبینہ تم اپنے شوہر اور بچوں کو خیرباد کہہ دو۔ میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔ ہم نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ سوچو مت کر گزرو مجھے جواب دو تم اقرار کرو میں سب کچھ تمہارے لئے چھوڑنے کو تیار ہوں۔ روبینہ نے انور کا لکھا ہوا ہر میسج پڑھا اور فون ایک طرف رکھ دیا۔ اس کا جسم کانپ رہا تھا۔ بے چینی پورے جسم میں پھیل گئی تھی۔ سوچیں منتشر ہوگئی تھیں۔ اس نے سوچا کہ خلیل کو کتابوں سے فرصت ملتی ہے تو وہ اسے یاد آ جاتی ہے، ورنہ وہ ہر نئی کتاب میں کھو جاتا ہے، اور پھر لکھنے میں مصروف ہو جاتا ہے، اس کی خلیل کے سامنے حیثیت کسی کونے میں رکھی ہوئی چیز جیسی تھی جو ضرورت کے وقت یاد آ جائے۔ انور کو اس سے بہت محبت تھی ۔ وہ اب بھی اس کے لئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار تھا۔ روبینہ اُلجھ گئی تھی۔ ایک بار پھر میسج ٹون بجی۔ اس نے فون دیکھا انور آن لائن تھا اور اس نے لکھا تھا۔ روبینہ تم نے کیا سوچا۔ مجھے بتائو میں بے چین ہوں اور تمہارے جواب کا انتظار کر رہا ہوں۔ روبینہ نے جواب لکھا۔ ہم کل دس بجے اسی ہوٹل میں ملتے ہیں جہاں ہماری پہلے ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ ٹھیک ہے میں انتظار کروں گا۔ انور نے جواب میں لکھا۔ روبینہ نے اپنا نیٹ بند کر دیا۔ اس کی چائے ٹھنڈی ہوگئی تھی۔ اس نے چائے کا کپ اُٹھایا اور کچن میں چلی گئی۔ خلیل اور بچوں کی واپسی ہوگئی تھی۔ خلیل ڈھیر ساری کتابیں کار کی ڈکی سے نکال رہا تھا۔ اس نے کتابوں کا انبار میز پر رکھا اور خوش ہو کر بتانے لگا۔ تایا ابا نے اپنی ساری کتابیں مجھے دے دی ہیں۔ میری تو خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ پپا تو وہاں بھی کتاب ہی پڑھتے رہے ہیں۔ بڑی بیٹی نے شکوہ کیا۔ کتاب ایسی دلچسپ تھی کہ شروع کی اور پڑھتا ہی چلا گیا۔ خلیل بہت خوش تھا اس نے تمام کتابیں اُٹھائیں اور کمرے میں چلا گیا۔ اس نے ایک بار بھی روبینہ سے نہیں پوچھا تھا کہ تمہارا دن کیسا گزرا روبینہ کچن کی طرف جانے لگی تو اس کی بڑی بیٹی نے روک کر کہا۔ مما آپ کو یاد ہے کہ آج آپ کی شادی کی سالگرہ ہے۔ مجھے یاد ہے۔ روبینہ نے اثبات میں سر ہلا کر جواب دیا۔ چپ رہنا ہم دیکھتے ہیں کہ پپا کو بھی یاد ہے کہ نہیں۔ بیٹی نے مسکرا کر کہا۔ روبینہ سر ہلا کر وہاں سے چلی گئی۔ خلیل اپنی کتابوں میں مستغرق رہا اور اسے ایک لمحے کو بھی یہ یاد نہیں آیا کہ آج ان کی شادی کی سالگرہ ہے۔ کسی نے خلیل کو یاد کرانے کی بھی کوشش نہیں کی، کیونکہ روبینہ نے منع کر دیا تھا۔ وہ رات اسی طرح گزر گئی۔ ٭ ٭ ٭ دُوسرے دن دس بجے انور اور روبینہ اس ہوٹل کی ایک میز پر براجمان تھے جہاں وہ گیارہ سال قبل ملاقاتیں کیا کرتے تھے۔ انور نے اس ملاقات کے لئے خاص طور پر آفس سے چھٹی کی تھی، لیکن اس نے فوزیہ کو نہیں بتایا تھا۔ وہ گھر سے آفس کے لئے ہی نکلا تھا۔ لیکن آفس جانے کی بجائے وہ ہوٹل چلا گیا تھا۔ تم نے کیا سوچا انور نے پوچھا۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ روبینہ نے جواب دیا۔ کیوں ممکن نہیں ہے۔ ہم دونوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک فریب تھا جو تمہارے ماموں نے دونوں گھرانوں میں اپنے مفاد کے لئے دیا تھا۔ انور نے کہا۔ ہم دونوں کے بچّے ہیں۔ میں اپنا سب کچھ اپنی محبت کے لئے قربان کرنے کو تیار ہوں۔ انور نے جلدی سے مصمم ارادے سے کہا۔ روبینہ چپ ہوگئی۔ وہ تذبذب کا شکار تھی۔ انور اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھتا رہا اور اس انتظار میں تھا کہ وہ کچھ کہے۔ میں یہاں اس لئے آئی ہوں تاکہ تم کو سمجھا سکوں کہ ہمارے سامنے سب کچھ صاف ہوگیا ہے۔ جو ابہام تھا وہ دُور ہوگیا ہے۔ اب ہم پھر اپنی اپنی دُنیا میں واپس لوٹ جائیں۔ زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ روبینہ نے کہا۔ میرے لئے اب ممکن نہیں ہے۔ میں باقی زندگی تمہارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ تم بھی ایسا ہی چاہتی ہو لیکن تم ڈرتی ہو۔ اپنے اندر کا خوف باہر نکال دو۔ انور نے سمجھایا۔ مجھے کوئی خوف نہیں ہے۔ روبینہ نے نظریں جھکا کر کہا۔ میں جانتا ہوں کہ تم جھوٹ بول رہی ہو۔ ڈرو مت اور ہمت سے کام لو۔ دیکھو ہم ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں۔ تم بار بار مجبور کرنے کی کوشش مت کرو۔ تم ایک بار اپنی رضامندی ظاہر کر دو میں اپنی بیوی اور بچّے اسی وقت چھوڑ دوں گا۔ انور نے فیصلہ سنایا۔ روبینہ کو خلیل کا کتابوں میں مصروف رہنا یاد آیا۔ کل رات ان کی شادی کی سالگرہ تھی لیکن وہ اپنی کتابوں میں گم تھا۔ روبینہ کے چہرے پر اُکتاہٹ اور غصہ عود کر آیا۔ کیا سوچ رہی ہو انور نے روبینہ کو خاموش دیکھ کر پوچھا۔ کچھ نہیں ہمیں جانا چاہئے۔ روبینہ کی سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ کیا جواب دے۔ ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے اور تم جانے کی بات کر رہی ہو کچھ فائنل تو کرلیں۔ انور بولا۔ میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔ روبینہ کھڑی ہوگئی۔ تو کیا میں انتظار کروں۔ انور نے اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔ روبینہ نے کچھ دیر سوچا اور پھر کہا۔ میں سوچ کر جواب دوں گی۔ روبینہ کی اس بات نے انور کو مطمئن کر دیا۔ روبینہ نے اپنا پرس اُٹھایا اور وہاں سے چلی گئی۔ انور کے لئے اطمینان بخش بات یہ تھی کہ اس نے سوچنے کا کہا تھا۔ ورنہ وہ صاف انکار کرسکتی تھی۔ ٭ ٭ ٭ شام کو روبینہ اور خلیل ٹیرس پر بیٹھے تھے۔ خلیل حسبِ عادت ایک ضخیم کتاب پڑھنے میں مصروف تھا۔ وہ اس کتاب کو کئی دنوں سے پڑھ رہا تھا، جبکہ روبینہ پاس بیٹھی اس انتظار میں تھی کہ وہ اس سے کوئی بات کرے۔ ایک بات پوچھوں ہوں۔ خلیل نے کتاب میں منہمک بس اتنا کہا۔ آپ کے ایک طرف کتاب ہو اور دُوسری طرف میں آپ کس کا انتخاب کریں گے روبینہ نے متانت سے پوچھا۔ خلیل نے اپنی نگاہیں کتاب سے ہٹا کر روبینہ کی طرف دیکھا اور بولا۔ میں کتاب کا انتخاب کروں گا۔ وہ کیوں روبینہ نے پوچھا۔ کیونکہ کتاب میرا جنون ہے اور تم میری ضرورت۔ خلیل نے بلاتامل فیصلہ سُنایا۔ میں صرف ضرورت ہوں روبینہ کو خلیل کے اس جواب نے دھچکا پہنچایا تھا۔ تم میرا گھر سنبھالتی ہو، میرے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہو، ہمارے لئے کھانا تیار کرتی ہو، ہماری ہر ضرورت کا خیال رکھتی ہو تم اس گھر میں ہو تو ہماری ہر ضرورت پوری ہو رہی ہے۔ خلیل نے اپنی بات کی وضاحت کی۔ اتنے سالوں میں پہلی بار روبینہ پر یہ حقیقت منکشف ہوئی تھی کہ وہ خلیل اور اس کے بچوں کی محض ضرورت ہے۔ جو نوکروں کی طرح ان کے کام کرتی ہے اور ان کو خوش رکھتی ہے۔ خلیل کے جواب نے روبینہ کی سوچ بدل دی تھی۔ وہ تیزی سے اُٹھی اور اپنے کمرے میں چلی گئی۔ اس نے موبائل فون آن کیا اور انور کو میسج کیا۔ انور میں سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ ہم نئی زندگی کی شروعات کر سکتے ہیں۔ انور نے روبینہ کا میسج رات کو پڑھا تو وہ خوشی سے پھولا نہ سمایا۔ وہ سوچنے لگا کہ بچوں کو چھوڑنے کا کیا طریقہ اختیار کرے۔ وہ ساری رات سوچتا رہا اور پھر اس نے یہ حل نکالا کہ وہ فوزیہ اور بچوں کو اس کے میکے بھیج دے گا، پھر وہ اسے طلاق کے کاغذات بھجوا دے گا۔ اس طرح فوزیہ کے واپس آنے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ یہ سوچنے کے بعد وہ اطمینان سے سوگیا۔ ٭ ٭ ٭ روبینہ کچن میں ناشتہ تیار کر رہی تھی، خلیل اندر آیا اور بولا۔ میرے لئے صرف چائے بنانا میں آج کالج نہیں جا رہا۔ کالج کیوں نہیں جا رہے روبینہ نے اس کی طرف دیکھ کر پوچھا تو اس کی نظریں خلیل کی آنکھوں پر چلی گئیں۔ خلیل کی آنکھیں سرخ تھیں۔ روبینہ پوچھنا چاہتی تھی کہ ان سرخ آنکھوں کی وجہ کیا ہے کوئی الرجی ہوگئی ہے لیکن اس نے اس بارے میں سوال نہیں کیا اس کی وجہ ناراضی تھی جورات کو خلیل کا جواب سن کر اس کے دل میں پیدا ہوئی تھی۔ کل مجھے بتانا یاد نہیں رہا۔ دراصل آج کالج میں اسپورٹس ڈے ہے۔ خلیل نے کہا۔ پھر وہ واپس جاتے جاتے رُک کر بولا۔ تم مجھے مارکیٹ سے کچھ سامان لا دو گی۔ کیا سامان نا چاہتے ہوئے بھی روبینہ نے پوچھ لیا۔ آج دوپہر کا کھانا میں بنائوں گا۔ چکن بریانی، شامی اور بہت کچھ۔ خلیل نے مسکرا کر کہا۔ خلیل کی بات سن کر روبینہ کو حیرت ہوئی کہ آج اتنے عرصے کے بعد خلیل کو کھانا تیار کرنے کا خیال کیسے آ گیا۔ شادی کے ابتدائی دنوں میں خلیل نے اپنے ہاتھ کے مزے مزے کے کھانے تیار کرکے کھلائے تھے۔ پھر رفتہ رفتہ اس نے کچن کا رُخ کرنا چھوڑ دیا اور کالج سے واپسی پر کتابوں میں مستغرق رہنے لگا تھا۔ لسٹ بنا دیں میں لا دیتی ہوں۔ روبینہ نے کہا۔ میں چائے پینے کے بعد لسٹ بنا دیتا ہوں۔ خلیل بولا۔ روبینہ نے سوچا کہ خلیل بدل گیا ہے۔ اس نے صحیح کہا تھا کہ وہ اس کی ضرورت ہے۔ اس لئے اسے جو کچھ درکار ہے وہ سامان لانے کے لئے اسے مارکیٹ بھیج رہا تھا۔ حالانکہ وہ خود بھی جا سکتا تھا۔ اس سے قبل اس نے کبھی روبینہ کو سودا لانے کے لئے مارکیٹ نہیں بھیجا تھا۔ خلیل کچن سے باہر چلا گیا۔ روبینہ کا چہرہ غصے سے تپنے لگا تھا۔ اس نے اپنا موبائل فون اُٹھایا اور نیٹ آن کرنے کے بعد انور کو میسج کیا۔ انور تم تیار ہو انور کا نیٹ آن تھا۔ اس نے فوراً جواب دیا۔ میں تیار ہوں۔ میں فوزیہ اور بچوں کو آج ہی اس کے میکے بھیج رہا ہوں۔ وہیں طلاق کے کاغذات بھیج دوں گا۔ تم تیار ہو میں آج دوپہر کو گھر چھوڑ کر جا رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے آسانی سے طلاق دے دے گا، کیونکہ وہ مجھ سے نہیں اپنی کتابوں سے محبت کرتا ہے، اسے کتابیں عزیز ہیں۔ ٹھیک ہے۔ تم فکر مت کرنا۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انور نے خوشی سے لکھا۔ روبینہ نے نیٹ بند کر دیا۔ روبینہ نے ناشتہ تیار کیا اور ان تینوں کو ناشتہ دے کر وہ اپنے کمرے میں چلی گئی۔ خلیل کی جگہ جگہ کتابیں پڑی ہوئی تھیں۔ ان کو دیکھ کر اسے غصہ آ گیا۔ اس کا دل چاہا کہ وہ ان کتابوں کو اُٹھا کر باہر پھینک دے۔ وہ ایک طرف بیٹھ گئی اور سوچتی رہی۔ خلیل ناشتے سے فارغ ہوا تو اس نے ایک لسٹ روبینہ کو تھما دی اور کہا کہ وہ ابھی مارکیٹ چلی جائے۔ روبینہ نے لسٹ دیکھی تو اس کا دل چاہا کہ پھاڑ کر خلیل کے منہ پر مار دے۔ اس پر جو سودا لکھا تھا وہ ایک جگہ کا نہیں تھا۔ اس خریداری کے لئے اسے کئی جگہ جانا پڑے گا۔ بادل نخواستہ روبینہ خریداری کے لئے چلی گئی۔ ٭ ٭ ٭ ناشتے کی میز پر انور نے فوزیہ سے کہا۔ تم اور بچّے تیار ہو جائو۔ میں تم سب کو ابھی ریلوے اسٹیشن لے کر جا رہا ہوں۔ ریلوے اسٹیشن پر کیا ہے فوزیہ نے پوچھا۔ وہاں ایک ٹرین کھڑی ہوگی جو دن کو سوا بارہ بجے روانہ ہوتی ہے۔ وہ ٹرین سیدھی آپ کی امی کے شہر جائے گی۔ تم سب کچھ دنوں کے لئے اپنی امی کے گھر جا رہے ہو۔ انور نے خوش ہو کر بتایا تو فوزیہ کی باچھیں کھل گئیں۔ یہ اچانک آپ کو کیسے خیال آ گیا اچانک خیال نہیں آیا۔ میں نے چھٹیوں کے لئے درخواست دی تھی جو منظور ہوچکی ہے۔ آج تم لوگ جائو، پرسوں میں بھی آ رہا ہوں۔ انور نے بتایا۔ انور کی بات سن کر سب ہی خوش ہوگئے۔ فوزیہ کو تو پہلے ہی اپنی امی کی طرف گئے چار، پانچ ماہ ہوگئے تھے۔ اب جلدی سے ناشتہ کرو اور جانے کی تیاری کرو۔ تم مجھے رات کو بتا دیتے۔ اب بھی بہت وقت ہے۔ بس جلدی کرو۔ انور کہہ کر کمرے میں چلا گیا۔ اس نے موبائل فون کھول کر دیکھا کہ روبینہ آن لائن ہے اس کا نیٹ بند تھا۔ اس نے میسج چھوڑ دیا۔ میں اپنی بیوی اور بچوں کو اس کے میکے بھیج رہا ہوں۔ کل اسے طلاق کے کاغذات بھیج دوں گا۔ میسج بھیجنے کے بعد انور نے اپنا نیٹ بھی آف کر دیا۔ ٭ ٭ ٭ ایک گھنٹے سے زیادہ مارکیٹ میں پھرنے کے بعد روبینہ نے خلیل کی لسٹ کے مطابق سامان خریدا اور رکشہ میں بیٹھ کر گھر کی طرف چلی گئی۔ جب وہ گھر پہنچی تو تھک چکی تھی۔ خلیل پر اسے شدید غصہ تھا۔ اس نے سارا سامان میز پر رکھا اور کرسی پر بیٹھ گئی۔ اچانک اسے آہٹ محسوس ہوئی تو اس نے سر اُٹھا کر دیکھا، اس کے قریب خلیل کھڑا تھا۔ اس نے چھوٹی ٹرے پر جوس کا گلاس رکھا تھا۔ روبینہ کے لئے یہ حیران کن بات تھی کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں خلیل اس طرح جوس، یا کھانے پینے کا سامان پیش کیا کرتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ تم تھک گئی ہو۔ جوس پیئو۔ خلیل نے مسکرا کر کہا۔ حیران روبینہ نے جوس کا گلاس اُٹھا لیا اور جوس پینے لگی۔ خلیل بتانے لگا۔ آج میں ایک ساتھ دو تین ڈشز تیار کر رہا ہوں۔ ایک ساتھ بیٹھ کر کھائیں گے اور تم کو شادی کے وہ ابتدائی دن یاد آ جائیں گے جب میں اکثر کچن میں گھس کر کھانا تیار کیا کرتا تھا۔ اور پھر تم کچن سے نکل کر کتابوں میں گھستے گئے۔ کتابیں میری جگہ لیتی گئیں اور میں شیلف میں چلی گئی۔ روبینہ نے دل میں سوچا۔ آج تم کو لگے گا کہ شادی کے ابتدائی دن پھر لوٹ آئے ہیں۔ خلیل نے مسکرا کر کہا۔ ایک دو گھنٹے کی بات ہے۔ پھر وہ کتابیں ہوں گی اور میں کسی نکڑ میں روبینہ منہ ہی منہ میں بڑبڑائی۔ میں تمہاری پسند کی بھی ایک ڈش تیار کر رہا ہوں۔ خلیل نے اس کے قریب ہو کر پیار بھری نظروں سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ اچھی بات ہے۔ روبینہ نے کہتے ہوئے گلاس میز پر رکھا اور غیرارادی طور پر اپنے موبائل فون کا نیٹ آن کر دیا۔ ایک دم انور کا میسج سامنے آ گیا۔ اس نے میسج پڑھا اور ایک نظر خلیل کی طرف دیکھا جو اس کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہا تھا۔ میں اپنے کمرے میں جا رہی ہوں۔ ہاں تم کمرے میں آرام کرو۔ روبینہ اُٹھ کرکمرے میں چلی گئی۔ وہ انور کو میسج کر رہی تھی کہ کمرے میں اسے کچھ تبدیلی محسوس ہوئی۔ اس نے میسج چھوڑ کر کمرے میں نظر دوڑائی تو اسے حیرت کا جھٹکا لگا، کیونکہ کمرا صاف تھا اور وہاں کوئی کتاب دکھائی نہیں دے رہی تھی، جبکہ کمرے میں خلیل کی جابجا کتابیں پڑی ہوتی تھیں، اب ایک بھی نظر نہیں آ رہی تھی۔ روبینہ میسج لکھنا بھول گئی۔ اس نے سوچا کہ خلیل کو یہ تمیز کب سے آ گئی کہ اس نے اپنی کتابیں اُٹھا کر اسٹڈی رُوم میں رکھ دیں روبینہ کمرے سے نکل کر اسٹڈی روم میں چلی گئی۔ اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب اس نے دیکھا کہ اسٹڈی روم میں ایک بھی کتاب نہیں تھی۔ روبینہ خیرہ نگاہوں سے کبھی دائیں اور کبھی بائیں دیکھ رہی تھی۔ اچانک دروازہ کھلا اور خلیل اندر آ گیا۔ یہ دیکھ رہی ہو کہ کتابیں کہاں گئیں وہ کتابیں جو میرا جنون تھا۔ جن کو پڑھے بغیر رہ ہی نہیں سکتا تھا۔ اس نے متانت سے روبینہ کا ہاتھ پکڑ لیا۔ جب تم نے مجھ سے یہ سوال کیا اور میں نے جواب دیا کہ کتاب میرا جنون ہے اور تم میری ضرورت ہو تو اس جواب کے بعد میرے اندر ایک بے چینی پیدا ہوگئی۔ میں نے کتاب ایک طرف رکھ دی اور سوچنے لگا کہ تم میری ضرورت ہو بس ضرورت پھر مجھے میرے اندر سے جواب ملا کہ نہیں تم میری ضرورت نہیں ہو تم میری بیوی ہو، میری جیون ساتھی ہو، میری محبت ہو، میرے بچوں کی ماں ہو میرے دل کی رانی ہو، تم ہو تو اس گھر کی رونق ہے تم نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے اور یہ کتابیں یہ تم سے بڑھ کر نہیں ہیں۔ میں نے تم کو بہانے سے مارکیٹ بھیجا اور کباڑی کو بلا کر ساری کتابیں بیچ دیں۔ ساری کتابیں بیچ دیں روبینہ حیران رہ گئی۔ ہاں کیونکہ تم میرا جنون ہو اور کتابیں ضرورت تھیں۔ وہ شوق تھا، وہ محض وقت گزاری تھی۔ سوری روبینہ میں کتابوں کے چکر میں تم کو بھول گیا تھا۔ خلیل نے اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا۔ روبینہ کی آنکھیں بھیگ گئی تھیں۔ ٭ ٭ ٭ فوزیہ تیار ہو رہی تھی اور انور ایک طرف بیٹھا تھا۔ اچانک اس کے نیٹ پر میسج آیا۔ اس نے جلدی سے دیکھا روبینہ کا میسج تھا۔ اس نے لکھا تھا۔ میں اپنے بچوں اور شوہر کو نہیں چھوڑ سکتی، میں ان کے ساتھ خوش ہوں۔ آئندہ مجھ سے رابطہ نہ کرنا اور میں فیس بک اکائونٹ بھی کلوز کر رہی ہوں۔ میرا شوہر کھانا تیار کر رہا ہے اور میں مارکیٹ جا رہی ہوں تا کہ ان کے لئے نئی کتاب خرید سکوں۔ اس کے بعد روبینہ کا نیٹ بند ہوگیا۔ انور حیرت سے اس میسج کر دیکھتا رہا۔ وہ مضطرب ہو گیا تھا۔ اسی اثنا میں فوزیہ اور بچّے تیار ہو کر آ گئے۔ فوزیہ نے کہا۔ چلیں ہم تیار ہوگئے ہیں۔ انور نے فوزیہ اور بچوں کی طرف دیکھا۔ اپنا نیٹ بند کیا اور مسکرا کر بولا۔ فوزیہ میرے کپڑے بھی پیک کر دو میں بھی تم لوگوں کے ساتھ چلوں گا۔ ختم شد | null |
null | null | null | 50 | https://www.urduzone.net/haqeeqat-main-sara-qasoor-maa-ka-hai/ | مہینہ بالکل ختم ہونے والا ہے، یعنی آخری تاریخ کی آخری رات کے پچھلے پہر دوپہر صبح کی تیز کرنیں جب میرے کمرے کے بادبان سے پار ہوکر ٹیوب لائٹ کی سفید روشنی کو چھوئیں گی، وہ پہلی تاریخ ہوگی، اور ہاں مجھے یہ بھی یقین ہے کہ کل سات بجے ریڈیو سیون سے پہلی تاریخ والا ریکارڈ بجے گا، خوش ہے زمانہ، آج پہلی تاریخ ہے وہ اپنے بستر پر بیٹھا ہے اور سوچ کے سمندر میں غوطے لگارہا ہے۔ میں اپنے ادارے میں نچلے درجے کا ملازم ہوں، بالکل نیچے بھی نہیں، اور بالکل اوپر بھی نہیں۔ آج کل افسروں کو گریڈ ملے ہوئے ہیں، اگر کوئی افسر ان کا گریڈ ابتدا سے گننے لگے تو، یعنی ایک، دو، تین جی ہاں، بالکل ایسے، تو پھر پانچویں نمبر پر مجھے سمجھ لیں۔ میری تنخواہ دو سو نوے روپے ہے اور میں میری بیوی، ابو، امی اور بال بچے سب گنے چنے ہیں، ارے یہ مجھے کیا ہوگیا ہے۔ خود ہی سے بات کر رہا ہوں، جیسے کہ سونے سے پہلے ہی نیند میں بولنے لگا ہوں۔ میں گریجویشن ہوئی، میں کلرکی ملی، یعنی کمال ہے اور کیا بیچ والا عرصہ دھکے اور ٹھوکریں۔ وہ کچھ لمحے خاموش بیٹھ کر پھر زور سے بات کرنے لگتا ہے۔ ہاں یاد آگیا۔ وہ دل میں کوئی بات سوچ کر بستر سے اٹھتا ہے اور کبٹ سے پیپر اور پین نکالتا ہے۔ آج یعنی اسی وقت مجھے آنے والے مہینے کا بجٹ بنا لینا چاہیے۔ خرچ کا تخمینہ اور آمدنی کا حساب لگانا چاہیے۔ آٹا، چاول، گھی اور چینی کے لیے دو سو روپے، جو باقاعدگی سے نکلتے ہیں۔ عبدو ہٹ والے کے بھی پچاس ہوگئے ہوں گے اور۔۔۔۔ لیکن یہ مہینہ پتا نہیں کون سا ہے۔ آدھا لکھتے لکھتے چھوڑ دیا اور خود سے سوال کرنے لگا۔ پتا نہیں کون سا ہوسکتا ہے۔ خود ہی جواب دیتا ہے۔ یاد آگیا اگست ہے۔۔۔۔ہاں اگست پر کیسے خود پر چڑ آنے لگتی ہے۔ کمال ہے اور نہیں تو کیا سردی میں کانپ رہا ہوں۔ اتنے بڑے کمرے میں بند ہوں، پھر یہ اگست کیسے ہوا ہوں۔۔۔۔ہوں۔۔۔۔ہاں یاد آیا۔ دسمبر ہے۔ اب بالکل یاد آگیا پچھلے ہفتے اماں نے کہا تھا ناں کہ میرے لیے اجرک لیتے ہوئے آنا۔ بابا نے کہا تھا کہ ایک کوٹ لے آنا، اب تو سب کچھ یاد آتا جا رہا ہے بچوں کے بھی تو کپڑے نہیں ہیں، پچھلی بار نوراں نے منہ ہی نوچ لیا تھا اور باقی رہی نورین اور میں۔ خیر ہے مولا مالک ہے، وقت گزر جائے گا۔ اوہ۔۔۔ میں نے حساب کتاب پتا نہیں کہاں چھوڑ کر رکھ دیا، سچی بات تو یہ ہے کہ دن بہ دن پاگل ہوتا جا رہا ہوں۔ کتنے دنوں سے نہایا نہیں، جسم میں جیسے خارش ہوگئی۔ وہ حساب کتاب اور باتیں چھوڑ کر جسم کو کھرچنے لگتا ہے۔ کمال ہے یعنی۔۔۔ حساب تو پورا نہیں بیٹھ رہا، تنخواہ تین سو بھی نہیں، خرچ چھ سو سے بھی بڑھ کر۔ نوراں نے بھی سلائی سے کچھ پیسے بنائے ہوں گے بھی کے نہیں وہ بھی صرف خرچ کرنے کے لیے ہی بیٹھی ہے، اماں پرائی گدڑیوں اور رضائیوں کو سی سی کر تھک گئی ہے۔ ملتا تو ایک ٹکا بھی نہیں، صرف کھانے میں حساب پورا۔ بابا تو بے چارہ بوڑھا، نہ کام کاج کرسکے، ہائے ری قسمت۔۔۔۔ ماتھے پر شکنیں پڑنے لگیں۔ حقیقت میں سارا قصور اماں کا ہے۔ کہتی ہے کہ رشوت نہیں کھاؤ، پیسے نہیں لو، حرام نہیں کھاؤ تو پھر کیا کھاؤں پتھر اور مٹی۔۔۔۔ اب پورا بھی اماں ہی کرے ناں میرا حال بھی کتنا بدحال ہوگیا ہے، کتنا واحیات قسم کا ہوگیا ہوں، دوسرے بھی تو جونیئر کلرک ہیں، ایک میں ہی گندا ہوا ہوں، ایمان دار بیٹا غصے میں اس کا منہ بگڑ جاتا ہے۔ اب تو نیند بھی نہیں آتی۔ اگر نیند نہیں آرہی تو کیا کیا جائے میں سمجھتا ہوں کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔ اور نہیں تو کم سے کم ورزش کرنی چاہیے۔ میں نے پتا نہیں کیا بکواس کی۔ ایک قہقہہ نکل جاتا ہے اس پر۔ ہاں بات کر رہا تھا نیند کی۔ آج کل مجھ سے نیند بھی ناراض ہوگئی ہے۔ دوسری رات ہے آنکھ بند نہیں کی۔ سارا دن محنت کرکے سوکھ کر پتلا ہوگیا ہوں، سچی بات تو یہ ہے کہ میں آدمی کی شکل سے بدلتا جا رہا ہوں۔ اوہ۔۔۔۔ رات ختم ہونے میں آخری پہر، وہ گھڑیال کی طرف دیکھتا ہے، اب مجھے لیٹنا چاہیے، آنکھیں بند کرنی چاہییں اور نیند کو باقاعدہ کہلوا کر بلانا چاہیے، ولیم ورڈز ورتھ کی طرح۔ جیسے بچے کو منانا پڑتا ہے جیسے اسی طرح اپنے چھوٹے سے بیٹے بشیر کو جھوٹی باتیں بتا کر بہانہ کرکے چلا جاتا ہوں۔ ٹھیک ہے نیند آئے یا نہ آئے، باقی بچے ہیں دو تین گھنٹے، کوئی کتاب پڑھ لوں۔ وہ بستر سے اٹھتا ہے اور کبٹ میں سے ایک کتاب نکال کر پھر بستر پر آکر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار اور خیال ہو بہو میری زندگی سے ملتا جلتا ہے۔ شاید اس بے چارے کے ساتھ بھی وہی ظلم ہے یا زندگی سب کے ساتھ یہی ظلم ہے۔ نہیں ایسا نہیں ہوگا، سب میری طرح کنگلے نہیں ہوں گے، سب جونیئر کلرک نہیں ہوں گے، سب میری طرح بھوک پر ایمان دار نہیں ہوں گے اور سب میری۔۔۔۔ وہ اپنا جملہ ادھورا چھوڑ دیتا ہے۔ جسم میں تھکن محسوس کرتا ہے۔ تھکن کی وجہ سے چور چور ہوجاتا ہے اور اچانک اس کی آنکھ لگ جاتی ہے۔ اور پھر وہ خوابوں کی دنیا میں مست اور مگن ہوجاتا ہے، کسی کو بھی لفٹ نہیں کرواتا، کمرے میں جلتی ہوئی ٹیوب لائٹ کی سفید روشنی کی طرح سپنے میں بھی روشنیاں ہی روشنیاں ہیں۔ اب وہ جونیئر کلرک نہیں ہے، لیکن اسی ادارے کا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ہے اور اس کے اشارے سے ادارے کا کام اور ہر ملازم چل رہا ہے۔ کالونی سے آفس تک پیدل سفر نہیں کرتا، اس کے کنٹرول میں بہت سی گاڑیاں ہیں، اب اس کے پاس پرانی ٹیبل اور اس کے اوپر رکھی ہوئی ٹائپ مشین اور ڈھیر ساری فائلیں نہیں ہیں، لیکن ایئرکنڈیشن روم ہے جوکہ مکمل طور پر سجا ہوا ہے، گھومتی ہوئی کرسی کے آگے بڑی ٹیبل ہے، جس کے اوپر ایک سے زیادہ ٹیلی فون رکھے ہوئے ہیں، اور اس کے علاوہ بہت سی چیزیں، گل دستے، گل دان وغیرہ۔ اس کی ایمان داری کی تعریف شہر شہر، گاؤں گاؤں تک پہنچ جاتی ہے۔ خود اعلیٰ افسران تک اور جلد ہی اسے پروموشن دے کر ایک بڑے عہدے پر فائز کیا جاتا ہے۔ آج کل وہ بہت بڑا افسر ہے۔ اس کے بچے ٹوٹے ہوئے زبوں حال اسکول کے میدان میں چکر لگاتے ہوئے نہیں پڑھ رہے، بل کہ شہر کے ایک بڑے انگلش میڈیم فوکس اسکول میں انگریزی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کی بیوی نوراں مشین پر سلائی نہیں کر رہی، بڑے بڑے فنکشنز کا افتتاح کر رہی ہے۔ ایک دن اپنی رہائش گاہ سے آفس جانے کے لیے تیار ہوکر باہر آتا ہے، کار میں بیٹھ کر آفس پہنچتا ہے اسے آفس کے سامنے بہت سے لوگ نظر آتے ہیں جو سب مختلف چھوٹی اور بڑی نوکریوں کے امیدوار ہیں۔ تقریباً بجے کے بعد وہ نئے آنے والے امیدواروں سے انٹرویو لینا شروع کرتا ہے، ایک کے پیچھے دوسرا، دوسرے کے پیچھے تیسرا۔ تعلیم کتنی ہے درخواست دیکھے بغیر ہی سامنے بیٹھے امیدوار سے سوال پوچھتا ہے۔ سر بی اے۔ امیدوار نے جواب دیا۔ اوہ وہ ٹھنڈی آہ بھرتا ہے، پھر گردن اوپر کرکے اس کی طرف دیکھتا ہے اور پھر مسلسل ٹکٹکی باندھ کر امیدوار کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔ اسی دوران امیدوار کا چہرہ ڈراؤنا لگتا ہے۔ وہ کانپنے لگتا ہے، امیدوار کی شکل اسے اپنی شکل محسوس ہونے لگتی ہے، دانت بھنچ جاتے ہیں۔ سائیں خدا کی قسم، میں مسکین ہوں۔ چار پانچ بچے ہیں، بوڑھا باپ ہے، ماں ہے، بھوک کاٹ رہے ہیں۔ سائیں۔۔۔ اس نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا۔ نہیں سننا چاہتا تمہاری بکواس۔ دور ہو جاؤ میری نظروں سے۔ لیکن سائیں میں نے کہا ناں، تمہیں نوکری نہیں ملے گی۔ امیدوار کے بات کرنے سے پہلے ہی کہہ دیا، لیکن اس کی حالت خراب ہوتی گئی، کپکپانے لگتا ہے۔ بات نہیں کر پاتا۔ پھر بھی اسے سامنے بیٹھے دیکھتے ہوئے کہتا ہے۔ آئی سیڈ گیٹ۔۔۔۔ وہ آؤٹ کہنے سے پہلے ہی جاگ جاتا ہے۔ کچھ پل کے لیے خود کو سپنوں کی دنیا سے باہر دیکھتا ہے۔ ٹھنڈ میں سردی لگتی ہے۔ گھڑیال میں ٹائم دیکھتا ہے۔ آفس ٹائم سے پونا گھنٹہ سے اوپر ہوگیا ہے۔ جلدی جلدی ہاتھ منہ دھوتا ہے، بغیر داڑھی صاف کیے، نہانے، کپڑے تبدیل کرنے اور ناشتہ کرنے کے بغیر ہی آفس جانے کے لیے کالونی سے باہر نکل جاتا ہے۔ آزاد جتوئی سندھی سے ترجمہ نوشابہ نوش | null |
null | null | null | 51 | https://www.urduzone.net/khushi-raas-na-aye-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | ناظمہ کا کوئی بھائی نہ تھا، اس کو حسرت تھی کہ کسی کو بھائی کہے۔ یہ چار بہنیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے والدین کو اولاد نرینہ سے محروم رکھا تو تمام گھرانہ ایک طرح سے احساس محرومی کا شکار ہو گیا۔ ناظمہ میری کلاس فیلو تھی۔ ہمارے گھر ایک ہی محلے میں تھے۔ پہلی جماعت سے میٹرک تک ساتھ رہا، تب ہم نے طے کیا کہ ایک کالج میں داخلہ لیں گے تاکہ بچپن کا ساتھ نہ چھوٹے۔ جن دنوں ہم آٹھویں میں تھے، ہماری کلاس میں ایک لڑکے نے داخلہ لیا کیونکہ اس کے والد کا تبادلہ لاہور ہو گیا تھا۔ اس کا نام وحید تھا۔ وحید بہت اچھا لڑکا تھا۔ خوبصورت ہونے کے ساتھ خوب سیرت بھی تھا۔ بہت لائق فائق طالب علم تھا۔ اس میں جانے کیا بات تھی کہ ہماری کلاس کی سب ہی لڑکیاں اس سے متاثر تھیں، خاص طور پر ناظمہ کہتی تھی جب وحید کو دیکھتی ہوں تو دل میں خواہش ابھرتی ہے۔ اے کاش میرا ایسا بھائی ہوتا۔ یہ اتنا اچھا اور نیک طبیعت ہے کہ اس کو بے اختیار بھائی بنانے کو جی چاہتا ہے۔ ہماری کلاس میں یوں تو سارے ہم جماعت ہی اچھے تھے، ہم انہیں بھائیوں جیسا ہی سمجھتی تھیں لیکن وحید کی بات ہی کچھ اور تھی، اس کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ضرورت مند کی حاجت روائی کرتا اور جب کوئی اس سے پڑھائی کے سلسلے میں مدد کا طالب ہوتا، اس کی ضرور مدد کرتا۔ وحید کی اس عادت کی بدولت ہماری کلاس کے کافی نکمے اور نالائق لڑکے سدھر گئے تھے۔ خالی پیریڈ میں وہ ان میں سے کسی نہ کسی کو سوال سمجھاتا نظر آتا تھا۔ یوں اس کے کافی دوست بن گئے تھے۔ چند ایک شام کو اس کے گھر بھی جانے لگے، وہ انہیں پڑھا دیتا۔ یہ وہ لڑکے تھے جو ٹیوشن پڑھنے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ وحید ایک مقبول عام اور قابل احترام طالب علم کے طور پر جانا جانے لگا۔ ناظمہ بھی کبھی کبھی اس سے پڑھائی میں مدد لے لیا کرتی تھی۔ اکثر اس کے نوٹس کی کاپی گھر لے جاتی اور اپنی کاپی پر نوٹس اتار لیتی جو وہ بہت محنت سے تیار کیا کرتا تھا۔ یوں ناظمہ کے نمبر اچھے آ جاتے تھے۔ ایک دن ناظمہ اسکول اکیلی آئی تو کسی آوارہ لڑکے نے اس پر آوازہ کسا، اس کو بہت دکھ ہوا۔ کلاس میں آئی تو بہت پریشان تھی۔ کہنے لگی مجھے ذرا دیر ہو گئی تو تم نے میرا انتظار بھی نہ کیا، اپنے بھائی کے ساتھ آ گئیں۔ یہ بھی نہ سوچا کہ میں کس کے ساتھ آئوں گی۔ میرا کوئی بھائی بھی نہیں، اگر آج میرا بھائی ہوتا تو وہ لفنگا لڑکا کیوں میرے پیچھے لگتا۔ یہ کہہ کر وہ رونے لگی۔ ہم دونوں باتیں کر رہی تھیں تب ہی وحید آ گیا۔ اس نے ناظمہ کے آخری جملے سن لئے تھے۔ بولا مجھے بتائو کون تھا وہ لڑکا میں دیکھتا ہوں اسے اور تم کیا اس لیے رو رہی ہو کہ تمہارا کوئی بھائی نہیں ہے۔ میں قسم کھا کر کہتا ہوں آج سے میں تمہارا بھائی ہوں اور یہ قول میں سگے بھائی کی طرح نبھائوں گا۔ آج سے تم مجھے وحید نہیں، وحید بھائی کہو گی۔ وحید نے کچھ اس انداز اور یقین سے یہ بات کہی کہ ناظمہ کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا، جیسے اس کی مدت کی آرزو برآئی ہو۔ اس روز کے بعد سے وہ خوش رہنے لگی، کلاس میں بھی اعتماد سے بیٹھتی جیسے وحید سچ مچ اس کا سگا بھائی ہو۔ میں وحید کی عظمت کی قائل ہو گئی۔ اس نے بڑے اعتماد سے ناظمہ کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑا تھا۔ جب وہ گھر آتی، کہتی عارفہ مجھے کوئی فکر نہیں ہے، کتنی خوشی ہوتی ہے مجھے یہ سوچ کر کہ میرا اس دنیا میں ایک بھائی بھی ہے۔ میں زندگی کے کسی موڑ پر دُکھ سکھ میں اسے آواز دے سکتی ہوں۔ میں نویں میں تھی کہ اس کا نکاح ہو گیا۔ منگنی شاید بچپن میں ہوئی تھی۔ منگیتر کا نام علیم تھا جو اس کا پھوپی زاد تھا اور ملازمت کے سلسلے میں چھ ماہ بحری جہاز پر رہتا تھا۔ سال میں دو ماہ کے لیے گھر آتا تھا۔ نکاح کے بعد اس کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ رخصتی میٹرک کے بعد ہونا قرار پائی۔ بیچاری ناظمہ کا کالج جانے کا خواب دھرا کا دھرا رہ گیا۔ ناظمہ اکثر مجھ سے کہتی کہ میں اپنی شادی میں وحید بھائی کو ضرور بلائوں گی۔ جب کوئی لڑکی پوچھتی کیا وحید تمہارا بھائی ہے تو اس کو اس بات سے ایک انجانی خوشی ہوتی تھی۔ اتفاق یہ تھا کہ وحید کی بھی کوئی بہن نہ تھی، یہ ہمیں بعد میں پتا چلا۔ وہ عید کے دن یا جب ناظمہ اسے اصرار کر کے بلاتی، اس کے گھر چلا جاتا لیکن زیادہ نہ بیٹھتا کہ اس کے گھر والے محسوس نہ کریں۔ اس طرح دو سال گزر گئے۔ امتحان نزدیک تھے اور ٹیچر نے کچھ کام مکمل کرنے کے لیے دیا تھا۔ ان ہی دنوں ناظمہ کی دادی فوت ہوگئیں اور وہ گائوں چلی گئی۔ دو ہفتے بعد لوٹی تو پریکٹیکل کا رجسٹر تیار نہ کر سکی۔ دوسرا ٹاسک بھی مکمل نہ ہو سکا، بڑی پریشان تھی کہ ٹیچر کے پاس اسے جمع کروانا تھا، اس کے نمبر لگنے تھے۔ میٹرک کا داخلہ بھی بھیجا جانا تھا، دوسری صورت میں ہیڈ مسٹریس داخلہ فارم روک لیتیں۔ اس نے اپنی پریشانی کا ذکر وحید سے کیا، وہ بولا کاپی اور رجسٹر مجھے دے دو، میں تمام کام مکمل کر دوں گا، تم جمع کرا دینا۔ ناظمہ نے رجسٹر وحید کو دے دیا اور جو کاپی نامکمل تھی، وہ اسے ساری رات بیٹھ کر کرتی رہی، پھر بھی صبح تک کام پورا نہ کر سکی۔ اگلے دن اپنے والدین کے ساتھ نہ گئی۔ وہ دوبارہ ایک دن کے لیے گائوں جا رہے تھے۔ گھر والے چلے گئے اور ناظمہ گھر پر بیٹھ کر کام مکمل کرنے میں مشغول ہو گئی۔ دو بجے کا وقت ہوگا جب دروازے پر دستک ہوئی۔ وہ سمجھی کہ وحید رجسٹر دینے آیا ہے۔ دوڑ کر دروازے پر پہنچی لیکن سامنے اس کا پھوپھی زاد علیم کھڑا تھا جس سے نکاح ہوا تھا۔ لمحہ بھر کو اس کی اچانک آمد پر حیران رہ گئی۔ اسے اندر آنے کا راستہ دیا اور بولی آپ بیٹھئے، میں آپ کے لیے کھانا لاتی ہوں۔ کھانا کھا کر آیا ہوں۔ ماموں، ممانی سے ملنے آیا تھا۔ وہ گائوں گئے ہیں، شام کو آ جائیں گے۔ اچھا میں چلتا ہوں۔ علیم نے کہا۔ وہ چھ ماہ بعد آیا تھا، تب ہی ناظمہ بولی، آپ چائے تو پی لیتے۔ وہ دروازے کی طرف بڑھا۔ بعد میں آ جائوں گا۔ ابھی اتنی بات ہوئی تھی کہ در پر دستک ہوئی۔ وہ دروازے کے نزدیک پہنچ چکا تھا۔ اسی نے باہر دیکھا، آنے والا وحید تھا۔ ماموں، ممانی تو گھر پر نہیں ہیں۔ علیم نے کہا۔ کوئی بات نہیں، میں یہ رجسٹر دینے آیا ہوں۔ اس نے پوچھا آپ کون ہیں ناظمہ کا کلاس فیلو ہوں، میرا نام وحید ہے۔ اس سے بات کرنی ہے، اسے بلایئے، کچھ سمجھانا بھی ہے۔ ناظمہ نے جب وحید کی آواز سنی، دوڑی ہوئی آئی۔ وحید نے اسے رجسٹر دیا اور باتیں کرنے لگا۔ دونوں کو بات کرتے دیکھ کر علیم کو برا لگا، وہ حسد کی آگ میں جلنے لگا۔ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اس کی منکوحہ کے والدین کی غیرموجودگی میں کوئی لڑکا ناظمہ سے ملنے آئے گا۔ یہ تو میں آج اتفاق سے یہاں آ گیا ہوں، یہ گھر میں اکیلی تھی، ضرور اس لڑکے کو گھر میں بلا کر باتیں کرتی۔ یہ سوچ کر اس کا خون کھولنے لگا۔ اس نے وحید کو ڈانٹ کر کہا میں ناظمہ کا ہونے والا شوہر ہوں۔ وہ گھر میں اکیلی ہے۔ کیا اس نے تمہیں اس وقت بلایا ہے یہ سن کر وحید کو بھی غصہ آگیا۔ وہ تو ناظمہ کو دل سے بہن مان چکا تھا۔ بولا۔ آپ عجیب آدمی ہیں، ناظمہ میری بہن جیسی ہے۔ میں پہلے بھی یہاں آتا رہا ہوں، ان کے والدین کی اجازت سے۔ ان کی موجودگی میں نا لیکن اس وقت تو وہ موجود نہیں ہیں۔ یہ رجسٹر مجھے دو اور فوراً دفع ہو جائو۔ آئندہ ادھر آنے کی جرأت نہ کرنا۔ بہت دیکھے ہیں تم جیسے بھائی۔ علیم نے وحید کی کچھ اس طرح بے عزتی کی کہ وہ جھنجھلا گیا لیکن ناظمہ کی خاطر خون کے گھونٹ پی کر خاموشی سے چلا گیا۔ ناظمہ بھی علیم کا ایسا شدید ردّعمل دیکھ کر سن ہو گئی۔ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ علیم ایسی ذہنیت کا مالک ہے۔ اسے بہت افسوس ہوا کہ جس کی وہ دل سے عزت کرتی تھی، اس نے وہ بھائی کھو دیا تھا۔ پگلی نہ جان سکی کہ اس نے منہ بولا بھائی ہی نہیں اور بھی بہت کچھ کھو دیا ہے۔ وحید کے جانے کے بعد علیم نے نکاح کی انگوٹھی اتار کر اس کے سامنے پھینک دی اور یہ کہہ کر چلا گیا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ تم اس قسم کی آزاد خیال لڑکی ہو۔ یہ انگوٹھی جو تم نے پہنی ہے، اسے بھی اتار کر پھینک دو کیونکہ یہ مجھ سے منسوب ہے اور میں تم سے اب منسوب نہیں رہنا چاہتا۔ ناظمہ بیچاری اس اچانک حادثہ سے گھبرا گئی۔ اسے کیا خبر تھی کہ علیم اس طرح غلط فہمی کا شکار ہو جائے گا ورنہ وہ کیوں وحید سے اس کے سامنے باتیں کرتی۔ کافی دیر روتی رہی، کام بھی مکمل نہ کر سکی۔ اس کے والدین مغرب کے وقت گھر لوٹے تو اسے اداس اور پژمردہ پایا۔ باپ نے پوچھا، کیا ہوا بیٹی خیریت تو ہے حوصلہ نہ ہوا کہ والد کو کچھ بتاتی۔ بولی چھٹیوں کا کام مکمل نہیں ہو سکا تب ہی پریشان ہوں ابا جی۔ صبح اسکول گئی تو وحید نے بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ بولا تم نے مجھے پہلے کیوں نہ بتایا کہ تمہارا نکاح ہو چکا ہے ورنہ میں تمہارے ہونے والے شوہر سے نہ کہتا کہ ناظمہ کو بلا دو۔ اب خواہ مخواہ غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے جس نے تمہاری زندگی میں کانٹے بھر دیئے ہیں۔ تمہارا نکاح ہو گیا ہے، آئندہ احتیاط سے کام لینا بلکہ یہ رشتہ یہیں ختم سمجھو، آئندہ مجھے بھائی نہ کہنا۔ لیکن تم نے تو کہا تھا کہ عمر بھر بھائی کا رشتہ نبھاؤ گے۔ وہ تمہاری خوشی کے لیے کہا تھا اور یہ بھی تمہارے بھلے کے لیے کہا ہے۔ دنیا منہ بولے بھائی، بہن کے رشتے کو بہت کم برداشت کرتی ہے۔ ان باتوں سے ناظمہ اور مجھے بھی تکلیف ہوئی۔ سارا دن وہ کلاس میں چھپ چھپ کر روتی رہی۔ چار دن اسکول نہ آئی۔ پانچویں دن جب وہ آئی تو اسے پتا چلا کہ اس کے منہ بولے بھائی کو کسی نامعلوم شخص نے چھرے سے وار کر کے زخمی کر دیا تھا، زخم گہرا آنے کی وجہ سے وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ وحید کا انتقال ہو گیا۔ یہ ایسی خبر تھی جو صرف ہم سب کلاس فیلوز پر ہی نہیں سارے اسکول پر بجلی بن کر گری تھی۔ ناظمہ کی حالت نہ گفتہ بہ ہو گئی، وہ کسی کو نہ بتا سکی کہ اسے کس پر شک ہے، کس نے وحید پر حملہ کروایا ہو گا خود اس کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہ تھا۔ ناظمہ اس واقعہ کے بعد اسکول نہ آئی اور نہ اس نے میٹرک کا امتحان دیا۔ چھ ماہ بعد جب علیم اپنی ڈیوٹی سے لوٹا تو اس نے ناظمہ سے اپنی غلطی کی معافی مانگی۔ کہا کہ اس وقت وقتی جذبات سے مغلوب ہو کر میں نے تم سے ایسا کچھ کہہ دیا جو مجھے نہ کہنا چاہیے تھا۔ بہرحال کچھ دنوں بعد جب غصہ ٹھنڈا ہو گیا تو میں نے سارے معاملے پر غور کیا تو بات سمجھ میں آ گئی کہ میری عقل کا ہی فتور تھا۔ کیا معلوم تھا وہ اسی دن رجسٹر دینے آ جائے گا جب تمہارے والدین دادی کے چہلم پر گئے ہوں گے اور اسے کیا خبر تھی کہ تمہارے ماں، باپ گھر پر نہیں ہیں۔ ایسا اتفاقاً ہوا، ناظمہ میں تم سے شرمندہ ہوں۔ وہ انگوٹھی مجھے واپس کر دو اور تم بھی اپنی انگلی میں دوبارہ نکاح کی انگوٹھی پہن لو۔ مجھے یقین ہے کہ تم نے اس دن والے واقعے کا کسی سے ذکر نہ کیا ہو گا۔ ناظمہ نے نکاح کی انگوٹھی نہ پہنی۔ اس نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں تم سے شادی نہیں کروں گی۔ مجھے نکاح کے بندھن سے آزاد کر دو، یہ تمہاری مہربانی ہوگی۔ بے شک میں نے کسی سے اس واقعہ کا ذکر نہیں کیا لیکن یہ واقعہ میرے دل پر لکھا گیا ہے۔ اب سات سمندروں کا پانی بھی اس سیاہی کو نہیں دھو سکتا کیونکہ تمہارے جانے کے پانچ دن کے بعد وحید کو کسی نے چھرا گھونپ کر مار دیا، مجھ سے میرا بھائی چھین لیا، میں اس غم کو کبھی بھلا نہ پائوں گی۔ علیم کو حیرت ہوئی کہ یہ کیا کہہ رہی ہو۔ وہ بولا بہت عجیب لگ رہا ہے کہ منہ بولے بھائی کا تمہیں اس قدر غم ہے۔ اس بیچارے کو کس ظالم نے بھری جوانی میں زندگی کی نعمت سے محروم کر دیا۔ کیا گزری ہوگی اس کے گھر والوں پر آہ کاش تم مجھے یہ بری خبر نہ سناتیں تو کیا فرق پڑتا۔ ناظمہ جانے والا اس جہاں سے گزر گیا۔ خدا جانے اس کا دشمن کون تھا، یہ تو رب ہی جانے تم اس وجہ سے مجھ سے نکاح کا بندھن نہ توڑو گی، مجھے یقین ہے۔ سفاک کو کڑی سزا ضرور ملے گی کیونکہ اللہ کی عدالت بڑی ہے اور وہ سب سے بڑا انصاف کرنے والا ہے۔ وہ دنیا کی نظر سے بچ بھی گیا تو اللہ کی نظروں سے نہ بچ سکے گا۔ بے شک ناظمہ تم درست کہتی ہو۔ اللہ بڑا منصف ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ وہی سفاک قاتل کو بھی سزا دے گا۔ علیم کی باتوں سے ناظمہ کو اندازہ ہو گیا کہ وہ وحید کے قتل سے واقعی ناواقف تھا۔ وہ تو اگلے دن چھ ماہ کی ڈیوٹی پر چلا گیا تھا۔ وہ سوچتی رہ گئی تاہم اس کا دل علیم کی طرف سے صاف ہو گیا لیکن وہ پھر بھی اس سے شادی پر راضی نہ ہو سکی۔ وہ کسی ایسے شخص کی جیون ساتھی نہیں بننا چاہتی تھی جو شکی مزاج ہو۔ مجبوراً اس کے والدین نے علیم سے خلع کرا لیا۔ ناظمہ آج بھی کہتی ہے کہ عارفہ میں بڑی بدنصیب ہوں کہ جس کو بھائی بنانے کی خوشی راس آئی اور نہ ہی شادی کا دن دیکھنا نصیب ہو سکا۔ ع لاہور | null |
null | null | null | 52 | https://www.urduzone.net/main-bhut-khush-hoon-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | یہ تو نہیں کہوں گی کہ مجھے بچپن سے ٹی وی پر کام کرنے کا شوق تھا لیکن جب اچھے ڈرامے چلتے تو لڑکیوں کو معیاری اداکاری کرتے دیکھتی تو ان کرداروں میں کھو جاتی۔ تب جی چاہتا کاش میں ان کی جگہ ہوتی۔ معاشرے میں شہرت اور عزت ملتی اور میں فنکارہ کہلاتی۔ یہ لڑکپن کا زمانہ تھا، سوچیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔ لڑکیاں گلیمر پسند کرتی ہیں۔ طرح طرح کے خواب دیکھتی ہیں۔ شوبز کی دنیا بھی ان کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ اس فیلڈ میں بلاشبہ بڑی کشش ہے۔ جب تک والد حیات رہے یہ ایک امر محال تھا لہٰذا صرف سوچ کر رہ گئی تعلیم کی طرف توجہ رکھی اور کبھی ایسا خیال بھی آتا کہ نامور فنکارہ بنوں تو اس خیال کو فوراً جھٹک کر دل سے نکال دیتی تھی۔ جانتی تھی والد کتنے سخت ہیں وہ تو سوچ پر بھی پہرہ بٹھا دیتے۔ پھر ان کی وفات کے بعد ان دنوں کی اپنی مظلومیت اور معصومیت یاد کرتی ہوں تو رونا آتا ہے۔ اصل میں غربت ہوتی ہی مصیبت ہے، کتنوں کو اجاڑتی ہے اور کس کس طرح انسان کو ذلیل کرتی ہے۔ والد کی وفات کے بعد رفتہ رفتہ مالی حالات خراب ہوتے گئے اور نوبت فاقوں تک آ پہنچی۔ مجھے اپنی والدہ اور چھوٹے بہن بھائیوں کی خاطر گھر سے باہر قدم رکھنا پڑا۔ گریجویشن کرچکی تھی۔ ملازمت کیلئے کئی جگہ درخواستیں دیں، کوشش کی نہ ملی تو سخت مایوسی ہوئی۔ ایک روز ایک بڑے سے شاپنگ مال میں جاگھسی اور ریڈی میڈ ملبوسات کی دکان پر چلی گئی، یونہی غم غلط کرنے کو ہینگر میں لٹکے ہوئے لباس الٹ پلٹ کر دیکھنے لگی، معلوم نہ تھا کہ مالک اسٹور میں موجود ہے۔ جی میں آیا یہاں ملازمت کے لئے معلوم کروں۔ اتنا بڑا شوروم ہے اور کئی لڑکیاں یہاں خصوصی لباس پہنے گاہکوں کو ملبوسات دکھا رہی ہیں، ان کو ملازمت کرنے میں عار نہیں تو مجھے کیوں عزت سے روزی کمانا تو انسان کا حق ہے۔ یہ سوچ کر کائونٹر کی طرف بڑھی۔ وہاں مالک اپنے ملازمین کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے اسے مخاطب کیا اگر آپ کو یہاں سیل گرل کی ضرورت ہو تو مجھے ملازمت چاہیے۔ اس نے بغور میری طرف دیکھا اور کہا۔ آپ کی تعلیم کیا ہے۔ میں نے کہا، بی اے ہوں۔ اس نے پوچھا۔ ملازمت کیوں کرنا چاہتی ہیں۔ میں نے کہا۔ اپنے بہن بھائیوں اور والدہ کی کفالت کیلئے۔ اس نے پوچھا۔ آپ کے والد کیا کام کرتے ہیں۔ میں نے بتایا، ان کی وفات کو دو سال ہوگئے ہیں۔ وہ بولا۔ اچھا ٹھیک ہے۔ آپ کو عارضی طور پر کچھ عرصہ کام کرنا ہوگا۔ اگر آپ اچھی ورکر ثابت ہوئیں تو مستقل رکھ لیں گے۔ تنخواہ کیا ڈیمانڈ کرتی ہیں۔ جو آپ دوسروں کو دیتے ہیں۔ وہ بولا۔ مختلف لوگوں کی مختلف تنخواہ ہے یہاں اچھی کارکردگی پر اچھی سیلری مع بونس جو سینئر ہیںان کو جونیئر سے زیادہ ملتی ہے۔ آپ کارکردگی جانچنے کے بعد میری تنخواہ مقرر کردیجیے گا۔ اس نے میرے جوابات کو پسندکیا اور اسی وقت اپنے منیجر سے کہا کہ ان سے درخواست لے لیں۔ کل لیٹر دے دینا۔ دوسرے روز صبح نو بجے میں پہنچی تو میری تقرری کا لیٹر تیار تھا۔ تنخواہ صرف ایک ہزار تھی جو میرے لیے بہت تھی، کیونکہ ان دنوں ایک ہزار ہمارے لیے دس ہزار سے بھی بڑھ کر رقم ہوتی تھی۔ اسی روز سے میں نے وہاں کام شروع کردیا۔ ہماری ڈیوٹی آٹھ گھنٹے کی تھی۔ کبھی کبھی دس گھنٹے بھی کام کرنا پڑتا تھا۔ عید کے دنوں میں یہ ڈیوٹی بارہ گھنٹوں پر چلی جاتی تھی۔ بہرحال میں اپنی مجبوریوں کے حصار میں گھری تھی۔ گھر میری ہی تنخواہ سے چلتا تھا۔ بہن بھائی والدہ سب سکون میں آگئے تھے۔ ایک سال بعد تھکنے لگی۔ کام زیادہ اور اجرت کم معلوم ہونے لگی۔ ایک روز کچھ افسردہ سی بیٹھی تھی تو میرے ایک سینئر سیلزمین نے کہا شبانہ کیوں ایسی شکل بنا رکھی ہے۔ وجہ معلوم کرسکتا ہوں۔ طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ کاظم کو مختصر جواب دیا۔ اس نے پیچھا نہ چھوڑا، بولا۔ کوئی بات ضرور ہے۔ مجھ سے مت چھپائو۔ ایک اسٹور پر کام کرتے ہیں تو ایک کنبے کی طرح سے ہیں، کوئی مسئلہ ہے تو بتائو۔ میں تمہاری مدد کروں گا۔ کاظم یہ لوگ کیسے ہیں۔ اتنی محنت کرتے ہیں ہم لوگ، سارا دن کھڑے رہ کر گاہکوں کے ساتھ سر کھپاتے ہیں، یہ تنخواہ نہیں بڑھاتے۔ اس تنخواہ میں اب گزارہ نہیں ہوتا۔ میرے بہن بھائیوں کی فیسیں بڑھ گئی ہیں۔ دن بہ دن مہنگائی بھی ترقی کررہی ہے۔ تم نے باس سے کہا ہوتا، ان سے نہیں کہتی۔ ان سے مجھے ڈر لگتا ہے۔ باس سے بات کرتے ہوئے حق کی بات کرنے میں ڈر کیسا۔ ان کو تو اسی وقت تمہاری تنخواہ بڑھا دیناچاہیے تھی جب تم کو مستقل کیا تھا۔ وعدہ کیا تھا انہوں نے مگر پھر اس بارے میں کوئی توجہ نہیں کی۔ بس کام چلا رہے ہیں اپنا یہ مالکان ایسے ہی کام چلاتے رہتے ہیں، جب تک ان سے بات نہ کرو گی تنخواہ میں اضافہ نہیں کریں گے۔ یہاں کوئی اصول و قواعد کی پروا نہیں کرتا۔ حق مانگنا پڑتا ہے۔ تم مدد کرو نا۔ اچھا میں منیجر سے بات کروں گا۔ منیجر صاحب میری بات سنتے ہیں اور باس ان کی بات سنتا ہے۔ واقعی یہاں کاظم کی بات سنی جاتی تھی کیونکہ وہ ایک بہت محنتی اور ایماندار سیلزمین تھا۔ اسے معقول تنخواہ کے علاوہ کمیشن، بونس سب ملتا تھا۔ یہاں کام کرتے ہوئے دس برس ہوچکے تھے اور یہ عرصہ کسی شعبہ میں اپنا مقام بنانے کے لیے بہت ہوتا ہے۔ ایف اے کے بعد مجبوراً یہاں ملازم ہوا تو بس یہیں کا ہوکر رہ گیا۔ زندگی کے مسائل نے پہلے فرصت نہ دی۔ پھر اسٹور کے مالک نے اس کو عزت و قدر سے نوازا تو اب اس کا جی نہ کرتا تھا ان لوگوں کو چھوڑ کر کہیں اور جائے۔ حالانکہ اس دوران اس کے مراسم بڑے بڑے لوگوں سے ہوچکے تھے مگر کم اجرت کے باوجود بھی اس جگہ کو چھوڑ کر نہ گیا۔ کاظم نے منیجر سے کہہ کر میری درخواست باس تک پہنچا دی اور انہوں نے میری اچھی کارکردگی کی رپورٹ دیکھ کر تنخواہ میں اضافہ کردیا، لیکن بہت تھوڑا سا اضافہ کیا، صرف دو سو روپے۔ اس اضافے پر میرا دل ٹوٹ گیا۔ سوچا اب کہیں اور ملازمت کرنا چاہیے۔ باس کو تو احساس ہی نہیں کہ کوئی کتنا محنتی اور ایماندار ہے۔ ان کو بس اپنے بزنس کو ترقی دینے سے غرض رہتی ہے۔ بہرحال میں کاظم کی اس دن سے بہت مشکور رہنے لگی تھی جس نے کم از کم میری سفارش تو کی۔ کاظم بہت خوش پوشاک تھا۔ اچھی شکل و صورت تھی۔ جلد ہی ہر کسی کا دل موہ لیتا تھا۔ سب اسے پسند کرتے تھے۔ دوسروں کے کام آتا تھا۔ اسے بات کرنے کا ڈھنگ آتا تھا تب ہی میں بھی اسے پسند کرنے لگی۔ میری یہ عادت تھی کسی سے فری نہ ہوتی، بہت سے لڑکوں نے قدم آگے بڑھانے کی کوشش کی، کسی کو لفٹ نہ دی۔ بس اپنے کام سے کام رکھتی تھی۔ میرے ساتھ کام کرنے والے لڑکے کہتے، بڑی مغرور ہے نجانے خود کو کیا سمجھتی ہے۔ سب نے کوشش کی۔ مجھے اپنی جانب ملتفت کرنے کی لیکن ناکام رہے مگر کاظم کامیاب ہوگیا۔ اب میں اس سے بات کرنے لگی۔ جب اسٹور پر رش نہ ہوتا ہم فارغ بیٹھے ہوتے وہ میرے پاس آکر بیٹھ جاتا ہم باتیں کرنے لگتے، بالآخر میں نے اسے اپنے حقیقی حالات بتا دئیے۔ رفتہ رفتہ ہمدردیاں محبت کے پاک جذبے میں تبدیل ہوگئیں۔ وہ کہتا۔ فکر مت کرو جلد والدین کو رشتے کے لیے تمہارے گھر بھیجوں گا مگر ایک شرط ہے تم یہاں کی ملازمت چھوڑ دو۔ میں کہتی کاظم ملازمت فی الحال میری مجبوری ہے۔ جب تک میرا بھائی تعلیم مکمل نہیں کرلیتا۔ وہ ملازمت کرے گا تو میں چھوڑ دوں گی۔ ٹھیک ہے ملازمت کرو مگر یہاں نہیں کسی اور جگہ۔ ملازمت ملے گی تب نا اسے کیسے چھوڑ دوں۔ گھر کیسے چلے گا۔ ایک روز اس نے کہا کہ تم کو اس سے اچھی ملازمت دلوا دیتا ہوں۔ وہاں کام زیادہ نہیں تنخواہ یہاں سے اچھی ملے گی۔ ٹھیک ہے دلوا دو۔ اگلے دن میں مذکورہ پتے پر جا پہنچی۔ حیرت ہوئی اس نے مجھے کہاں بھیجا تھا۔ یہ ایک اشتہار بنانے کی کمپنی تھی جس کا مالک کاظم کا دوست تھا۔ دفتر میں اس کا دوست موجود تھا مگر کاظم نہیں آیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد وہ بھی آگیا۔ کس نوعیت کا کام ہے، میں نے پوچھا۔ اشتہار بنانا ہے ایک مشہور برانڈ کی کمپنی کا۔ اس میں ایک دو منٹ بولنا ہے۔ کریم کی تعریف میں دو تین فقرے بولنے ہوں گے اور بس معاوضہ کتنا ملے گا، جتنی تمہیں سال بھر کی تنخواہ ملتی ہے۔ کیا مجھے اشتہار میں کام کرنا ہے لیکن لوگ دیکھیں گے۔ امی تو بالکل اجازت نہ دیں گی۔ وہ کیوں اجازت نہ دیں گی تم ایک معیاری کمپنی کے اشتہار میں کام کرو گی۔ صاف ستھرا اشتہار ہے۔ اسٹور پر ساری زندگی کھڑے رہ کر آٹھ دس گھنٹے کی محنت کا معاوضہ آخر کیا ملے گا۔ عمر عزیز ضائع ہوجاتی ہے ایسی سروس میں یہاں جوں جوں مشہور ہوتی جائوگی معاوضہ دگنا چوگنا ہوتا جائے گا۔ کوئی کام برا نہیں ہوتا۔ انسان کو خود اچھا ہونا چاہئے۔ اپنا ایک فوٹو سیشن کروا لو کچھ دیر سوچ کر میں نے کہا ٹھیک ہے امی سے ذرا پوچھ لوں۔ بھائی بھی کہیں پریشان نہ ہوجائے۔ ان کے کانوں سے بات نکال دوں تو کل آکر فوٹو سیشن کروا لوں گی۔ ٹھیک ہے۔ کاظم میرے ساتھ باہر آگیا۔ بولا۔ دراصل تمہارا چہرہ بہت فوٹو جینک ہے۔ ایسی ہی صورت کی لڑکیاں یہاں کامیاب ہوتی ہیں۔ خوش شکل مگر معصوم صورت بس کل ذرا ٹھیک ٹھاک کپڑے پہن کر آنا اور ہلکا سا میک اَپ کرلینا تاکہ فوٹو اچھے آئیں۔ میرے من میں کاظم سے شادی کا خواب سجا ہوا تھا۔ اس کی ہر بات مانتی گئی۔ دوسرے روز دوبارہ وہاں چلی گئی۔ اس کے دوست نے ویلکم کہا۔ ایک چائے منگوائی پھر فوٹوگرافر کے روم میں بھیج دیا۔ چند فوٹو اتر گئے اور میں واپس کاظم کے دوست کے دفتر میں آگئی۔ تب ہی وہاں ایک اور شخص آگیا۔ اس نے بتایا کہ ٹی وی کے ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے ایک لڑکی کی تلاش ہے۔ جو خوبصورت مگر معصوم صورت ہو تب ہی اس کی نظر مجھ پر ٹک گئی۔ ارے بھئی واہ مجھے تو اسی طرح کے چہرے کی تلاش تھی۔ کیا آپ میرے ڈرامے میں کام کریں گی۔ میں آپ کو مرکزی کردار دوں گا۔ اس کی اچانک آفر پر میں بوکھلا گئی۔ مگر میں نے تو کبھی اداکاری نہیں کی۔ مجھے اداکاری نہیں آتی۔ میں آپ کو سکھا دوں گا۔ اداکاری کوئی مشکل کام نہیں۔ ہم رہنمائی کرتے ہیں تو اناڑی بھی اداکاری کرنے لگتے ہیں۔ میں نے بہت سے اناڑیوں کو مشہور اداکار بنا دیا ہے۔ اس بات کی آپ فکر نہ کریں۔ بس ہاں کہیے اور معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ میں نے کاظم کی طرف پریشان نظروں سے دیکھا۔ اس نے آنکھوں سے اشارہ کیا کہ ہاں کہہ دو۔ لگا جیسے آنکھوں آنکھوں میں کہہ رہا ہو۔ نادان لڑکی ایسا موقع مت گنوانا۔ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے۔ اچھا۔ میں کاظم سے مشورہ کرلوں۔ آپ کو کل بتا دوں گی۔ اپنا فون نمبر دے دیں۔ آفس سے ہم باہر نکلے تو کاظم نے کہا۔ عجیب بے وقوف لڑکی ہو۔ آفر پر آفر ہورہی ہے اور تم پاگل ہو کہ بھری تھالی کو ٹھوکر مار رہی ہو۔ بے وقوف لاکھوں میں کھیلو گی شہرت الگ۔ تم فلموں میں تو کام کرنے نہیں جارہیں، جہاں تم کو ڈانس کرنا پڑے۔ پہلے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ لینا۔ اگر رول پسند آئے تو ہاں کردینا ورنہ منع کردینا۔ ٹھیک ہے میں نے مری ہوئی آواز میں جواب دیا۔ کاظم ٹھیک ہے مگر تم نے پھر اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ کون سا وعدہ اس نے پوچھا۔ مجھ سے شادی کا اور کون سا کروں گا وعدہ پورا ۔ تین دن میں نئی ملازمت کے چکر میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہی۔ کاظم نے کہا تھا کہ وہ منیجر سے کہہ کر بات سنبھال لے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔ چوتھے دن اسٹور پر پہنچی تو مجھے ملازمت سے فارغ ہونے کا پروانہ مل گیا۔ بہت پریشان تھی۔ ایک طرف کاظم کے چکر میں عجیب طرح کی پیشکش اور دوسری جانب نوکری چلی گئی۔ اب کیا ہوگا کاظم کل تم جاکر معاہدہ سائن کرلینا۔ یہاں سے نوکری چھوڑو گی تو کسی اور جگہ کام کرسکو گی۔ ناچار کمپنی گئی۔ آج کاظم ساتھ نہیں تھا۔ اس کے دوست کے آفس میں ایک ہی شخص موجود تھا جس نے خود کو ڈائریکٹر بتایا تھا۔ اس کا نام شارق سمجھ لیں۔ مجھے دیکھتے ہی اٹھ کھڑا ہوا۔ بولا۔ چلو اچھا ہوا تم آگئیں، تمہارے لیے ہی نصرت صاحب سے بات کرنے آیا تھا۔ کمال ہے نصرت ابھی تک نہیں آیا۔ اسی کا انتظار کررہا ہوں۔ تھوڑی دیر گزر گئی تب ہی اس نے میری جانب معنی خیز نظروں سے دیکھنا شروع کردیا۔ میں کچھ گھبرا گئی۔ ایک اجنبی کے ساتھ تنہا کمرے میں بیٹھنا نہ چاہتی تھی۔ جانے کو اُٹھ کھڑی ہوئی اور کہا مجھے اس شعبے میں کام نہیں کرنا۔ میں جارہی ہوں۔ ارے سنو تو تم خواہ مخواہ گھبرا رہی ہو۔ تھوڑا سا رکو نصرت سے تو بات کرتی جائو۔ میں چائے منگواتا ہوں، تب تک چائے پی لیتے ہیں۔ یہ کہہ کر وہ جلدی سے دروازے کی طرف لپکا ابھی کچھ سوچنے بھی نہ پائی تھی کہ اس نے کھٹ سے دروازے کو اندر سے بند کردیا۔ مجھے جانے دو، دروازہ کیوں بند کردیا ہے کوئی ایرا غیرا نہ آ جائے یہاں ہر وقت طرح طرح کے لوگ آتے رہتے ہیں۔ میں تمہارے ساتھ سکون سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ تمہیں سمجھانا چاہتا ہوں۔ میرا دل دھڑک رہا تھا۔ پسینے میں شرابور تھی، خوفزدہ کھڑی تھی۔ تب ہی در پر دستک ہوئی۔ نصرت نے کہا، دروازہ کھولو بھئی جلدی سے شارق نے دروازہ کھول دیا۔ کیا ہورہا ہے۔ دروازہ کیوں بند کیا۔ کچھ نہیں بار بار لوگ آرہے تھے، یہ گھبرا رہی تھیں، سوچا کہ ڈرامے کے بارے ان کے ساتھ سکون سے گفتگو کرلوں۔ ان کو قائل کرنا چاہتا تھا کہ میرے ساتھ کام کرنا منظور کرلیں۔ ٹھیک ہے اس بارے ان سے بات کرکے تم کو فون پر اطلاع کردوں گا۔ اب تم جائو۔ مجھے ان سے اپنے اشتہار کے بارے بات کرلینے دو۔ شارق چلا گیا۔ نصرت نے کہا۔ بی بی تم تو کانپ رہی ہو، پسینے پسینے ہورہی ہو۔ اتنی خوفزدہ کیوں ہو۔ ارے بھئی ایسا کچھ نہیں جیسا تم سمجھ رہی ہو۔ شارق ٹھیک آدمی ہے لیکن ایک بات غور سے سن لو۔ کاظم ٹھیک آدمی نہیں ہے۔ اسے تمہاری عزت کا کوئی پاس نہیں ہے۔ وہ صرف دولت مند ہونا چاہتا ہے تمہارے ذریعے۔ اس لیے وہ تم کو یہاں لایا ہے۔ وہ تم سے شادی بھی نہیں کرے گا۔ بہت سوچ سمجھ کر اس کے ساتھ چلنا۔ یہ سن کر میں رو پڑی۔ میرے تو خواب میں بھی نہ تھا کہ کوئی کاظم کے لیے ایسا کہے گا۔ اس نے کہا میں اس کا دوست ہوں۔ دراصل بچپن میں ہم ایک محلے میں رہا کرتے تھے اور میں نے اس کے ساتھ میٹرک تک پڑھا تھا۔ وہ آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکا مگر مجھے اپنے دل کی ہر بات بتاتا ہے۔ تمہارے بارے میں وہ مخلص نہیں ہے۔ تم سے شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے اس کا ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ کسی دن وہ تمہاری غفلت سے فائدہ اٹھا کر تمہاری محبت کے پاک جذبے کو خاک میں ملا دے۔ یقین نہیں ہے میری بات کا تو تم کو فون سنا دیتا ہوں اس کا جو تمہارے بارے اس کی رائے ہے۔ اس نے کاظم کو فون کرکے اسپیکر کھول دیا۔ ہاں بھئی تمہاری معشوقہ آگئی ہے کیا ارادہ ہے اب۔ ابھی نہیں آسکتا۔ لنچ ٹائم میں تھوڑا سا آف ملا ہے۔ کل اسے بلائو، کل آئوں گا اس پری وش سے ملنے یار کچھ کام وام دو اسے تاکہ پھنسی رہے۔ اچھی قسمت ہوگی تو کامیاب رہے گی، ہمارے تمہارے وارے نیارے ہوجائیں گے۔ ورنہ روتی رہے اپنی قسمت کو ہم کیا کریں۔ غرض دو چار ایسی باتیں کہیں جو یہاں لکھ نہیں سکتی۔ آنسو میری آنکھوں سے بہنے لگے۔ نصرت نے فون بند کرکے بغور میرے چہرے کی طرف دیکھا۔ میں یہاں کام نہیں کروں گی۔ کوئی شوق نہیں مجھے شوبز کا، کسی اسکول میں کم تنخواہ پر ٹیچر ہوجائوں گی۔ یہ کہہ کر کرسی سے اٹھنے لگی تو وہ بولا۔ ذرا ٹھہرو، بات سن لو، پھر چلی جانا۔ گویا تم شوق کے لیے شوبز میں نہیں آئیں۔ میں ایک مجبور لڑکی ہوں۔ ملازمت کے لیے آئی تھی۔ آپ کی بھی کوئی بہن ہوگی اسی کا واسطہ مجھے جانے دیں۔ میرے لہجے کی کپکپاہٹ اور چہرے پر بے چارگی دیکھ کر وہ بولا، تو مجھے یقین آگیا ہے تم سچ کہتی ہو۔ تم ایک اچھی لڑکی ہو مگر نادان ہو۔ اس شاطر کے دھوکے میں آگئیں۔ میں تم کو بہن تو نہیں بنا سکتا البتہ ایک پیشکش ہے میری طرف سے، گھر جاکر سنجیدگی سے سوچنا اور فون کردینا، میں اپنی والدہ کو لے کر آ جائوں گا۔ تمہاری والدہ سے بات کریں گی تم سے شادی کروں گا۔ یہ دنیا بری جگہ ہے۔ دفتر دفتر بھٹکنے سے بہتر ہے گھر بسا لو۔ میں تمہاری والدہ اور بہن بھائیوں کو سنبھال لوں گا، جب تک تمہارے بھائی کمانے کے لائق نہیں ہوجاتے۔ مجھے ادراک ہوا کہ اس شخص کا ضمیر زندہ ہے۔ اس کی آنکھوں میں انسانیت کی چمک اور چہرے پر ضمیر کے زندہ ہونے کی گواہی دیکھی۔ جی کہہ کر آگئی۔ امی سے تذکرہ کیا، وہ بولیں۔ مجھے نمبر دو میں بات کرتی ہوں اس سے۔ امی نے نصرت سے فون پر بات کی۔ اگلے دن وہ اپنی والدہ کو لے کر آگیا۔ امی نے چند باتیں کیں اور رشتے کی بات طے ہوگئی۔ مجھے نصرت نے فون کرکے مبارکباد کہی۔ بہت اچھا فیصلہ کیا ہے تم نے کیسے کرلیا ایسا دانائی والا فیصلہ۔ جب آپ نے کہا کہ میں تم کو بہن تو نہیں بنا سکتا مگر اس لفظ کی لاج رکھتے ہوئے نصیحت کرتا ہوں کہ ابھی گھر لوٹ جائو، کیونکہ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ ابھی تم نے کچھ نہیں کھویا مگر آگے جاکر بہت کچھ گنوا دو گی۔ کاظم جان بوجھ کر نہیں آیا، وہ تمہیں میرے حوالے کر گیا ہے۔ اب تمہاری مرضی میری آفر کو قبول کرو یا نہ کرو کل سوچ کر بتا دینا۔ آپ کے آفس سے نکلتے ہوئے میرے دل نے کہا۔ آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ مجھے لگا آپ ٹھیک آدمی ہیں ورنہ مجھے کاظم کی طرح دھوکے میں رکھنے کے لیے ہزار باتیں بناکر سبز باغ دکھا سکتے تھے۔ امی کو تمام حالات بتائے۔ انہوں نے آپ سے بات کرنے کی خواہش کی اور یوں میں نے ان کے مشورے کے بعد ہاں کہہ دی۔ شکر کہ عقل سے کام لیا ورنہ تم جیسی لڑکیاں جو دوسروں کی باتوں میں آجاتی ہیں عموماً عقل سے پیدل ہوتی ہیں۔ لیکن تم عقل سے پیدل نہیں ہو ورنہ میرے حق میں اتنا اچھا فیصلہ نہ کرتیں۔ آج میں نصرت کی بیوی ہوں۔ ہماری شادی کو پندرہ برس ہوچکے ہیں۔ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ اچھے برے کی پہچان رکھتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ بہت خوش ہوں۔ ن۔ ش۔ کراچی | null |
null | null | null | 53 | https://www.urduzone.net/kala-jadu-episode-25/ | ریل میں بہت سے مسافر تھے مگر میں سب سے لاپروا اس وقت اس تصور میں کھویا ہوا تھا۔ آہ کاش الیاس خان نے میرا پیغام ماموں ریاض کو دے دیا ہو۔ آہ کاش وہ اسے مل گئے ہوں۔ نہ جانے یہ سفر کیسے طے ہوا، نہ جانے یہ سفر کتنا طویل تھا۔ الٰہ آباد اسٹیشن کا بورڈ نظر آیا اور میں مختصر سامان سمیٹے نیچے اُتر آیا۔ بڑا تاریخی شہر تھا اور زمانۂ طالب علمی میں اس کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہوئی تھیں مگر اس وقت دل کی دھڑکنیں بے ترتیب تھیں۔ اس احساس نے خوف چہرے پر جمع کر دیا تھا کہ ماموں ریاض اسی شہر میں ہیں اور ماں باپ کے بھی یہاں ہونے کے امکانات ہیں۔ آہ کیا انہیں دوبارہ دیکھنا نصیب ہو جائے گا۔ کیا میری تقدیر ایسی ہے۔ باہر تانگے کھڑے ہوئے تھے۔ ایک تانگے والے سے کہا۔ حویلی شاہ پور چلو گے بیٹھو بھیا جی۔ تین روپے ہوں گے۔ میں تانگے میں بیٹھ گیا اور تانگہ سفر کرنے لگا۔ کوئی پچاس منٹ کا سفر طے کرنا پڑا تھا۔ ایک جگہ تانگہ رُک گیا۔ اب کہاں چلوں حویلی کہاں ہے میں نے پوچھا۔ کونسی حویلی حویلی شاہ پور۔ یہی محلہ ہے بھیا جی۔ حویلی تو کہیں نہیں ہے۔ تانگے والے نے کہا اور میں نے نیچے اُتر کر کرایہ ادا کر دیا۔ گھروں میں دُکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ ایک دکاندار سے وہ پتہ پوچھا جو الیاس خان نے بتایا تھا۔ الیاس خان وہ سامنے والے گھر میں رہتا ہے۔ دکاندار نے خوشگواری سے بتایا۔ بڑی صحیح جگہ پہنچا تھا مگر گھر دیکھ کر عجیب سا احساس ہوا تھا۔ شیخ عبدالقدوس تو بڑے کرّوفر کے آدمی تھے اور الیاس خان ان کی بیٹی کا سُسرالی رشتے دار، ظاہر ہے شیخ صاحب نے بیٹی کسی معمولی گھر میں تو نہ بیاہ دی ہوگی۔ یہ گھر تو بہت معمولی تھا۔ میں اس کے دروازے پر پہنچ گیا۔ دستک دی تو ایک عمر رسیدہ شخص نے دروازہ کھولا۔ جی فرمایئے الیاس خان صاحب یہیں رہتے ہیں جی ہاں۔ میں دہلی سے آیا ہوں، ان کا شناسا ہوں، مجھے یہاں آنے کی دعوت دے کر آئے تھے۔ اگر وہ موجود ہوں تو انہیں بتا دیجیے کہ شیخ عبدالقدوس کے ہاں سے مسعود آیا ہے۔ اوہو تم شیخ صاحب کے ہاں سے آئے ہو۔ بیٹا ایک منٹ رکو، ذرا بیٹھک کھول دوں۔ بزرگ اندر چلے گئے۔ پھر بڑے احترام سے مجھے اندر لے گئے۔ مجھے بٹھا کر بولے۔ جوتے وغیرہ اُتار لو میں لوٹے میں پانی لے آتا ہوں، منہ ہاتھ دھو لو۔ کھانے کا وقت ہو گیا ہے پہلے کھانا کھائیں گے پھر باتیں ہوں گی۔ آرام سے بیٹھو بیٹے یہ تمہارا اپنا گھر ہے۔ الیاس خان موجود ہیں میں نے پوچھا۔ نہیں مگر آ جائے گا۔ اوہو میرا بھی کیسا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ ستّر سال عمر ہوگئی ہے کیا کروں۔ بیٹے میں الیاس خان کا باپ ہوں۔ جمال احمد خان ہے میرا نام۔ وہ گیا ہوا ہے آ جائے گا۔ ابھی آتا ہوں۔ بزرگ باہر نکل گئے کچھ دیر کے بعد لوٹے میں پانی لے آئے۔ میں نے بھی تکلف ختم کر دیا تھا۔ کچھ دیر کے بعد کھانا آ گیا۔ بزرگ میرے ساتھ خود بھی کھانے میں شریک ہوگئے۔ اَرہر کی دال تھی، پیاز اور لیموں کی چٹنی۔ باہر سے گرم گرم روٹیاں آ رہی تھیں۔ دستک ہوتی اور بزرگ اُٹھ کر روٹیاں لے لیتے۔ کھانے میں لطف آ گیا تھا۔ پھر جب برتن وغیرہ سمٹ گئے تو بزرگ میرے پاس آ بیٹھے۔ ہاں میاں صاحب سنائو دلی کی داستانیں۔ شیخ صاحب کیسے ہیں۔ بالکل خیریت سے ہیں۔ میں نے کچھ دن وہاں قیام کیا تھا۔ میرا شیخ صاحب سے کوئی رشتہ نہیں، ایک غرض سے وہاں مقیم تھا۔ وہیں الیاس خان صاحب سے شناسائی ہوئی تھی۔ دعوت دے آئے تھے مجھے۔ میاں محبتوں کے رشتے سب کچھ ہوتے ہیں۔ تم اتنا فاصلہ طے کر کے یہاں آئے اتنا ہی کافی ہے۔ تو الیاس خان دلی میں تھا جی میں نے بزرگ کو دیکھا۔ ایں ہاں مجھے پتا نہیں تھا۔ خیر چھوڑو دراصل علیم الدین خان میرے ماموں زاد بھائی ہیں۔ ان کے بیٹے جمیل الدین خان سے شیخ عبدالقدوس کی بیٹی کی شادی ہوئی ہے۔ ہم غریب لوگ ہیں مگر شیخ صاحب ایسے وضع دار آدمی ہیں کہ بیٹی کی سُسرال کے کتے کی بھی عزت کرتے ہیں۔ یہ الیاس اسی حوالے سے وہاں پہنچ جاتا ہے حالانکہ کسی کو زیر بار کرنا اچھا نہیں ہوتا۔ اچھا میاں سفر سے تھک گئے ہوگے، آرام کرو، سو جائو، شام کو باتیں ہوں گی۔ دروازہ چاہو تو اندر سے بند کر لو اچھا خدا حافظ وہ باہر نکل گئے۔ یہ کمرہ بھی شاید مہمان خانے کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہاں کے حالات کا کچھ کچھ اندازہ ان چند باتوں سے ہو گیا تھا۔ حالانکہ شیخ صاحب کی حویلی میں کچھ اور ہی سنا تھا الیاس خان کے بارے میں، مگر وہ نوکروں کی بات تھی جو بس اتنا جانتے ہوں گے کہ الیاس خان بڑی بٹیا کے سُسرال والے ہیں مگر الیاس خان وہ جو کچھ لایا ہے وہ اس گھر کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس نے آغاز کیوں نہیں کیا۔ الیاس خان رات کے کھانے پر بھی نہیں تھا۔ بزرگ شرمندہ شرمندہ نظر آتے تھے۔ میرے اصرار پر انہوں نے بتایا۔ بس میاں تقدیر کا کھوٹا ہوں بری صحبتوں میں رہتا ہے وہ، حالانکہ میرا اکیلا بیٹا ہے، ایک بہن ہے اس کی جو ہماری غربت کا شکار ہو کر کنواری بیٹھی ہے۔ مگر وہ توجہ نہیں دیتا۔ بالاخانے میں برے دوستوں کی صحبت ہے اور مجھے بے حد افسوس ہوا تھا۔ میرے خیالات کی تصدیق ہوگئی تھی۔ بزرگ سے کچھ نہ کہا رات کے بارہ بجے ہوں گے کہ دروازے پر آہٹیں ہوئیں اور پھر الیاس خان اندر داخل ہوگیا۔ نشے میں دُھت تھا، قدم لڑکھڑا رہے تھے، چہرہ لال بھبھوکا ہو رہا تھا۔ میرے قدموں میں بیٹھ گیا۔ پیر و مرشد آپ آ گئے۔ میرے مرشد وہ میرے پائوں چومنے کی کوشش کرنے لگا اور میں نے اسے زور سے دھکا دے دیا۔ تم اتنے گرے ہوئے ہو الیاس خان، ایک بوڑھے باپ کے بیٹے، ایک جوان بہن کے بھائی ہو کر تمہیں شرم نہیں آتی۔ وہ کہاں ہے جو تمہیں ملا تھا۔ آپ نے میری تقدیر بنا دی ہے۔ میری عزت بنا دی ہے۔ ایک بار پھر لوگ مجھے جھک جھک کر سلام کرنے لگے ہیں۔ کملا وتی نے میرے لیے ناچنا شروع کر دیا ہے۔ گلنار مجھ پر جان چھڑکنے لگی ہے۔ پیر و مرشد خوش آمدید خوش آمدید۔ وہ نشے میں لڑکھڑاتی آواز میں بولا۔ اسی وقت بزرگ اندر آ گئے۔ اسے لے جائوں مسعود میاں۔ اب یہ صبح ہی کو ہوش میں آئے گا۔ وہ الیاس خان کا بازو پکڑ کر اسے گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے۔ مجھے سخت دُکھ ہوا تھا۔ اس گھر کی کسمپرسی کا عالم آنکھوں سے دیکھ لیا تھا۔ الیاس خان کے چند جملوں سے مکمل صورت حال میرے علم میں آ گئی تھی۔ میں سمجھ گیا تھا کہ اشرفیوں سے بھرا وہ کلسا کہاں گیا۔ دفعتاً ہی مجھے ایک عجیب احساس ہوا، ایک فاش غلطی کا احساس، برگد کی جڑ میں مدفون وہ خزانہ مجھے نظر آیا تھا، اس کی کہانی بھی مجھے پتا چل گئی تھی۔ لیکن وہ خزانہ میری ملکیت کہاں سے ہوگیا۔ مجھے یہ حق کہاں تھا کہ میں اسے اپنی مرضی سے کسی کو دے دوں۔ یہ جانے بوجھے بغیر کہ یہ کہاں استعمال ہوگا پھر الیاس خان کی شخصیت کسی حد تک میرے علم میں آ گئی تھی جو شخص سٹّہ کھیلتا ہو وہ اچھا آدمی تو نہیں ہو سکتا۔ اس کے بارے میں تو مجھے اندازہ ہو جانا چاہیے تھا مگر میں نے یہ سب سوچے بغیر اسے کلسے کا پتا بتا دیا صرف اس لیے کہ میری اس سے ذاتی غرض تھی۔ میں اس کے ذریعے ماموں ریاض کا پتا معلوم کرنا چاہتا تھا۔ ایک دم اس سنگین غلطی کا احساس ہوا تھا یہ تو یہ تو بالکل غیر مناسب بات تھی۔ مجھے بے اختیار ہو کر یہ قدم نہیں اُٹھانا چاہیے تھا۔ مگر اب تیر کمان سے نکل چکا تھا۔ اب کیا کر سکتا تھا۔ دل بڑا بے چین رہا۔ رات بھر سکون سے سو نہ سکا، علی الصباح جاگ گیا، نماز پڑھی اس دوران جمال احمد خان صاحب وہاں آ گئے۔ مجھے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ نماز پابندی سے پڑھتے ہو بیٹے کوشش کرتا ہوں محترم۔ اللہ قبول کرے۔ جوانی کی عبادت قبول ہوتی ہے۔ نیک والدین کی اولاد ہو۔ ہم اس خوشی سے محروم ہیں ہمارے صاحب زادے خراٹے بھر رہے ہیں۔ ایک نذرانہ پیش کرنا چاہتا ہوں محترم انکار نہ کیجیے گا۔ میں نے کہا اور ہرجانے کی تھیلی سے مٹھی بھر اشرفیاں نکال کر انہیں پیش کر دیں۔ باقی اس لیے رہنے دی تھیں کہ مجھے ضرورت تھی۔ یہ کیا ہے بزرگ لرز کر بولے۔ ایک ناچیز نذرانہ اپنی بہن کے لیے آپ کے بوجھ میں حصہ بٹانا چاہتا ہوں۔ نہیں بیٹے ہمارا تو صحیح تعارف بھی نہیں ہے۔ اس پر ہمارا حق نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ محبتوں کے رشتے سب کچھ ہوتے ہیں، مجھ سے یہ رشتہ توڑ رہے ہیں مگر بیٹے انکار نہ کریں اور انہیں محفوظ رکھیں۔ بڑے جتن کے بعد جمال احمد نے یہ اشرفیاں قبول کی تھیں۔ ہم ناشتہ کر چکے تھے جب الیاس خان کی صورت نظر آئی، مجھے دیکھ کر خوشی سے بے قابو ہوگیا تھا۔ رات کو بھی آپ کی خدمت میں حاضری دی تھی مرشد مگر اس وقت وہ باپ کو دیکھ کر خاموش ہوگیا۔ ہوش میں نہ تھے۔ جمال احمد خان نے کہا اور اُٹھ کر باہر چلے گئے۔ ساری رات آپ کو خواب میں دیکھتا رہا۔ اس وقت بھی یہ دیکھنے آ گیا تھا کہ رات کی وہ کیفیت بھی تو خواب نہیں تھی۔ مرشد آپ کے آنے سے نئی زندگی ملی ہے مجھے بھی اور میرے دوستوں کو بھی۔ مرشد آپ دیکھیے گا کہ یہاں آپ کا کیسا استقبال ہوتا ہے۔ وہ لوگ تو مسلسل اصرار کر رہے تھے کہ آپ کو لینے دہلی چلا جائے سب غائبانہ مرید ہوگئے ہیں آپ کے۔ کون لوگ میں نے حیرانی سے کہا۔ وہ فرید خان، نواب دلبر، رحمت یار خان، بڑی مشکل سے باز رکھا اور یقین دلایا کہ مرشد یہاں ضرور آئیں گے۔ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے اور اللہ والے جھوٹا وعدہ نہیں کرتے۔ تم نے سب کو بتا دیا ہمارے بارے میں وہ میرے بہترین دوست ہیں مرشد، آپ نے کیا میرے ابا کو اس دولت کے بارے میں بتا دیا جو آپ نے مجھے عطا فرمائی ہے۔ نہیں میں نے افسردگی سے کہا۔ یہ ساری باتیں سن کر مجھے افسوس ہو رہا تھا، سب کچھ میری حماقت کے سبب ہوا۔ میں نے کہا۔ تم نے میرا کام بھی کیا الیاس خان۔ بھلا بھول سکتا تھا۔ ماموں ریاض ملے منشی ریاض آپ کے ماموں ہیں۔ ہاں میں نے ٹھنڈی سانس لے کر کہا۔ ہاں وہ مل گئے۔ میرے بارے میں انہیں بتایا میں نے پھولے ہوئے سانس کے ساتھ پوچھا۔ آپ کا پیغام دے دیا تھا انہیں کچھ بولے کچھ کہا انہوں نے نہیں خاموشی سے مجھے دیکھتے رہے پھر ٹھنڈی سانس لے کر بولے۔ اچھا۔ اچھا میں حیران رہ گیا۔ اور کچھ نہیں کہا انہوں نے، کچھ خوشی نہیں ہوئی انہیں اس خبر سے اندازہ تو نہیں ہوتا تھا۔ تم نے انہیں وہی سب کچھ بتایا تھا جو میں نے کہا تھا۔ من و عن الیاس خان نے کہا اور میرا دل ڈوبنے لگا، ایسا کیوں ہوا، اس کی کیا وجہ ہے۔ ماموں ریاض کو کوئی خوشی نہیں ہوئی میرے بارے میں سن کر کیوں آخر کیوں۔ اس وقت وہ کہاں ہوں گے فرید خان کے ساتھ ہی ملیں گے۔ مجھے وہاں لے چلو، الیاس خان مجھے فوراً وہاں لے چلو۔ میں نے دل گرفتہ لہجے میں کہا۔ بس ذرا ناشتہ کر لوں اتنی دیر میں آپ تیار ہو جایئے۔ الیاس خان بولا اور میں نے گردن ہلا دی۔ ایک ایک لمحہ شاق گزر رہا تھا، ہزاروں پریشان کن خیالات نے گھیر رکھا تھا۔ آہ کیا ہوا ہے ایسا کیوں ہوا کچھ دیر کے بعد الیاس خان تیار ہو کر آ گیا اور میں اس کے ساتھ گھر سے باہر نکل آیا۔ ماموں ریاض مجھ سے اس قدر بے گانہ ہو گئے۔ انہیں کوئی خوشی نہیں ہوئی میرے بارے میں سن کر۔ کیوں کیا انہیں الیاس خان کی بات پر یقین نہیں آیا۔ یا پھر وہ لوگ۔ وہ لوگ میری وجہ سے اس قدر پریشان ہوئے ہیں کہ ان کے دِلوں میں میرا کوئی مقام نہیں رہا، وہ مجھ سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ کیا امی بھی، ابو بھی اور میری بہنیں۔ حلق میں گولا سا اَٹک گیا۔ الیاس خان نے تانگہ روک لیا تھا۔ آپ نے پہلے کیوں نہیں بتایا تھا۔ الیاس خان نے کہا۔ کیا میں نے چونک کر پوچھا۔ یہی کہ منشی ریاض آپ کے ماموں ہیں۔ ہاں بس یونہی۔ آپ کا پورا خاندان ہو گا مرشد۔ ہاں ہے۔ کہاں کے رہنے والے ہیں آپ الیاس خان میں خاموش رہنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا اور الیاس خان نے گردن ہلا دی تانگہ دوڑتا گیا۔ الیاس خان نے تانگے والے کو ایک پتا بتایا تھا مگر میں نے اس پر غور نہیں کیا تھا۔ الٰہ آباد کے گلی کوچے نگاہوں سے گزرتے رہے مگر میں نگاہ بھر کر انہیں نہیں دیکھ سکا، دماغ بجھا ہوا تھا۔ دل میں آرزوئوں کی کسک تھی۔ ماں باپ کا احساس ہو رہا تھا۔ وہ یہاں ماموں ریاض کے ساتھ ہیں بھی یا نہیں۔ ویسے اُمید تو یہی تھی کہ وہ بھی ماموں ریاض کے ساتھ ہوں گے۔ ماموں ریاض بچپن ہی سے امی کے ساتھ تھے۔ مشکل حالات میں وہ کبھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ آہ کاش وہ سب یہاں ہوں۔ بہت فاصلہ طے ہوگیا پھر تانگہ ایک بہت بڑے مکان کے سامنے رُکا اور الیاس خان نیچے اُتر گیا۔ اس نے تانگے والے کو پیسے دیے اور میں نیچے اُتر آیا۔ وسیع و عریض مکان کا احاطہ پکی اینٹوں سے بنا ہوا تھا۔ لکڑی کا بڑا دروازہ نظر آ رہا تھا۔ اندر کی عمارت احاطے کی بلند دیواروں میں چھپی ہوئی تھی۔ دروازہ اندر سے بند نہیں تھا۔ الیاس خان نے اسے کھولا اور اندر داخل ہوگیا۔ آیئے مرشد بے دھڑک چلے آیئے۔ وہ بولا۔ کیا یہ فرید خان کا گھر ہے میں نے دروازے سے اندر قدم رکھتے ہوئے پوچھا۔ نہیں یہ نواب دلبر کی حویلی ہے۔ یہاں کیوں آئے ہو۔ سب یہیں ملیں گے۔ ماموں ریاض بھی۔ ہاں۔ وہ آگے بڑھتا ہوا بولا۔ میں جھجھکتے قدموں سے آگے بڑھا۔ احاطے کی یہ دیوار بعد میں بنوائی گئی تھی۔ اندر کی عمارت بوسیدہ تھی۔ وسیع احاطے میں جگہ جگہ جھاڑ جھنکاڑ اُگے ہوئے تھے۔ ٹوٹی دیواروں کے ڈھیر نظر آ رہے تھے، سامنے ہی ایک بڑا دروازہ تھا جسے کھول کر الیاس خان نے مجھے اندر آنے کا اشارہ کیا۔ یہاں خواتین نہیں ہیں نہیں۔ الیاس خان بولا ۔ہم دروازے سے اندر داخل ہوئے تھے کہ ہمیں دو افراد نظر آئے۔ وسیع ہال میں کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ سامنے میز پڑی ہوئی تھی جس پر خالی بوتل اور خالی گلاس رکھے ہوئے تھے۔ وہ چونک کر ہمیں دیکھنے لگے۔ میں نے ان دونوں کو بھی پہچان لیا تھا۔ یہ بھی اس وقت موجود تھے جب میں نے ماموں ریاض کو دیکھا تھا۔ انہوں نے مجھے دیکھا اور پھر سوالیہ نظروں سے الیاس خان کو دیکھنے لگے۔ مرشد ہیں۔ الیاس خان بولا۔ کون مرشد۔ ان میں سے ایک نے پوچھا۔ کمال ہے مرشد کو نہیں جانتے، میں نے بتایا تھا تمہیں کہ آنے والے ہیں۔ ارے وہ ارے توبہ یہ ہیں وہ۔ معاف کیجئے گا محترم ہم پہچان نہیں سکے تھے۔ وہ آگے بڑھے اور میرے ہاتھ پکڑ پکڑ کر چومنے لگے۔ مرشد یہ فرید خان صاحب ہیں اور یہ رحمت یار خان میں نے آپ کو بتایا تھا۔ اوہ ہاں۔ فرید خان صاحب ہمیں منشی ریاض صاحب سے ملنا ہے۔ کام سے گئے ہوئے ہیں۔ آتے ہی ملوا دیا جائے گا آپ سے مرشد۔ فرید خان نے کہا اور بولا۔ آپ تشریف رکھیے۔ شکریہ۔ کب تک آ جائیں گے۔ میں نے بے صبری سے پوچھا۔ ہمیں آپ کی آمد کا علم نہیں تھا عالی حضور، ورنہ انہیں نہ جانے دیتے۔ چند کاموں سے گئے ہوئے ہیں واپسی میں کچھ دیر لگ جائے گی۔ آپ تشریف رکھیں، رحمت تم نواب صاحب کو خبر دے دو۔ رحمت یار خاموشی سے اُٹھ کر اندر چلا گیا تھا۔ فرید خان بار بار مجھے دیکھنے لگتا تھا۔ پھر دو آدمی اندر داخل ہوئے۔ ایک رحمت یار تھا دُوسرا یقیناً نواب دلبر ہوگا، یہ شخص ان سب میں نمایاں نظر آ رہا تھا۔ گہری سرخ آنکھیں، نکیلی مونچھیں، بلند و بالا قد، مضبوط ہاتھ پائوں، موٹے ہونٹوں پر پان کی دھڑی جمی ہوئی اس کے دو دانت سونا چڑھے تھے۔ تو یہ ہیں تمہارے مرشد الیاس خان۔ نواب دلبر نے کہا۔ ہاں یہی ہیں۔ ہمیں تو اب بھی یقین نہیں آیا۔ وہ بولا۔ کیا مطلب سکھا پڑھا کر لائے ہوگے کونسا مشکل کام ہے۔ تم لوگوں نے انہیں سمجھایا نہیں، پہلے بھی انہوں نے ایسی ہی باتیں کی تھیں، برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، اب مرشد کے سامنے بھی یہی باتیں ہو رہی ہیں۔ میری غلطی یہی ہے کہ دوبارہ تم لوگوں کے پاس آ گیا اور سب کچھ ایمانداری سے تمہارے حوالے کر دیا۔ نواب دلبر یہ تمہاری زیادتی ہے۔ رحمت یار بولا اور دلبر نے قہقہہ لگایا۔ اچھا زیادتی ہے تو کمی کئے دیتے ہیں مگر بڑے چھوٹے سے ہیں مرشد ابھی تو ان کے گلی ڈنڈا کھیلنے کے دن ہیں۔ خیر ہمیں کیا یاروں کا کہنا ہے مان لیتے ہیں، اماں کچھ خاطر مدارت کرو ان کی، الیاس خان اندر لے چلو انہیں یہاں چوراہے پر کیوں بٹھا رکھا ہے۔ الیاس خان تم مجھے یہاں کیوں لائے ہو۔ میں نے کہا۔ یہ سب آپ سے ملنا چاہتے تھے مرشد۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ مرشد آئے تو ان سے ضرور ملائوں گا۔ مگر میں صرف منشی ریاض سے ملنا چاہتا ہوں۔ ان سے بھی مل لینا میاں خان پریشانی کی کیا بات ہے، ہم بھی اتنے بُرے نہیں ہیں۔ نواب دلبر تمسخرانہ انداز میں بولا۔ مجھے بے چینی کا احساس ہونے لگا۔ سب کچھ غلط ہوتا جا رہا تھا۔ یہ لوگ بُرے لوگ معلوم ہوتے تھے۔ ان کا اندازہ مجھے پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ ابتدا ہی سے اندازہ ہو جانا چاہیے تھا۔ وہ مجھے کسی بہتر جگہ نہیں ملے تھے۔ طوائفوں کے کوٹھوں پر نظر آنے والے لوگ اچھے تو نہیں ہوتے۔ میں اتنا فیاض ہو گیا کہ زیر زمین نظر آنے والا خزانہ الیاس خان کے سپرد کر دیا۔ اپنی ملکیت کی طرح اور پھر۔ آہ بڑی غلطی ہوگئی اس کا احساس تو پہلے ہی ہو گیا تھا۔ اُٹھیے مرشد۔ الیاس خان نے کہا۔ میں واپس جانا چاہتا ہوں ماموں ریاض مل جائیں تو بعد میں مجھے ان سے ملا دینا۔ میں نے اُٹھتے ہوئے کہا۔ ارے کہاں میاں خان۔ مہمان آتے اپنی مرضی سے ہیں جاتے میزبان کی مرضی سے ہیں۔ ابے تم لوگ آنکھیں پھاڑ رہے ہو، لے چلو انہیں اندر۔ اس بار نواب دلبر کا لہجہ سخت تھا، وہ کھڑے ہوگئے۔ الیاس خان کے انداز میں جھجھک نظر آ رہی تھی اس نے کہا۔ چلیے مرشد۔ گویا تم لوگ میرے ساتھ سختی پر آمادہ ہو۔ اماں ہم سے بات کرو خان، ہمارا نام ہے دلبر، چھری کا کھیل کھیلتے ہیں اور پکے دوزخی ہیں۔ جنت تو ہمیں ملنے کی نہیں ہے گناہ ہی اتنے کیے ہیں۔ تم جانو ہو ایک قتل کی سزا بھی موت ہے اور دس قتل کی بھی، سمجھ گئے ہوگے۔ سو پچاس گناہ اور کریں گے سو بھی دوزخ میں جائیں گے۔ یہ بے چارے کچے ہیں تم سے ڈر رہے ہیں، اُٹھو اور اندر چلو ورنہ چھری بھونک دیں گے اور انتڑیاں نکال کر الگنی پر لٹکا دیں گے۔ اس نے نیفے سے چھری نکال لی۔ مجھے اُٹھنا پڑا تھا۔ میں نے گہری سانس لے کر کہا۔ ٹھیک ہے الیاس خان۔ آپ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی مرشد ،بلکہ ہم تو آپ کو آسمان پر بٹھا دیں گے۔ خلقت آپ کے پائوں چومے گی۔ آپ دیکھیں تو سہی۔ نواب صاحب آپ سے کچھ باتیں کرنا چاہتے ہیں۔ الیاس خان بولا۔ اور تم ہمیں دھوکا دے کر یہاں مجرموں کے درمیان لے آئے۔ خیر حساب ہو جائے گا بعد میں۔ اُٹھ کر ان لوگوں کے ساتھ اندر آ گیا باہر سے بُرے حال نظر آنے والی یہ عمارت اندر سے بہت بہتر تھی۔ مجھے کافی اندر ایک کمرے میں لایا گیا یہاں خوب روشنی تھی، کچھ قدیم فرنیچر بھی پڑا ہوا تھا۔ نواب دلبر نے مجھے بیٹھنے کا اشارہ کیا پھر خود بھی میرے سامنے بیٹھ گیا۔ ہاں میاں خاں، کہانی یہ ہے کہ یہ الیاس خان دلی گیا، واپس آیا تو سونے کے ڈھیر لایا تھا۔ ہم لوگ پرانے ساتھی ہیں، کبھی اچھے خاندانوں کے تھے مگر وہ پرانی بات ہے۔ وقت نے جو دکھائی دیکھنی پڑی اور جو کرایا کرنا پڑا، اب تو ماضی کی ساری باتیں بھول گئے ہیں، جہاں سے جو کچھ مل جائے ہے سارے مل کر کام چلا لیویں ہیں۔ سو جب الیاس خان گنیّوں کے توڑے لے کر آیا تو سیدھا ہمارے پاس پہنچا، دوستوں میں یہ معاہدہ ہے مگر اس نے کہانی بڑی عجیب سنائی۔ ہمیں تو خیر ایسی باتوں پر یقین نہیں آتا مگر یہ سب لگو ہوگئے کہ ایسے میاں صاحب مل جائیں تو پانچوں گھی میں اور سر کڑھائی میں۔ ہم بھی چپ ہوگئے کہ چلو تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو مگر یہ تمہیں پکڑ ہی لایا بھائی جی، پہلے تو یہ تم ہو کون۔ تم نے ہمیں شکتی پور میں دیکھا تھا ہاں۔ میں نے آہستہ سے کہا۔ کہاں شکنتا نامی طوائف کے کوٹھے پر۔ تم وہاں کیا کر رہے تھے کچھ کر رہا تھا تمہیں بتانا ضروری نہیں ہے۔ یہی تو کانٹے کی بات ہے، یہیں سے تو پول کھلتی ہے، ایسے شوقین درویش کہاں ملتے ہیں۔ چلو مان لیا مگر وہ گنّیاں کہاں سے آئیں، کیا سچی مچی تم نے وہ خزانہ بتایا تھا ہاں۔ تب تو پیارے اور بھی خزانے معلوم ہوں گے تمہیں کیوں کچھ نہیں معلوم مجھے۔ وہ کیسے معلوم ہوگیا جو الیاس خان کو دیا تھا۔ تمہیں بتانا ضروری نہیں ہے۔ گویا شرافت سے کام نہیں نکلے گا، تمہاری مرضی ہے میاں خاں۔ آئو ہم تمہیں اپنا خزانہ دکھائیں۔ لے کر آئو مرشد کو۔ نواب دلبر نے کہا۔ میری جدوجہد بیکار تھی، اندازہ ہوگیا تھا کہ ایک بار پھر دلدل میں پھنس گیا ہوں۔ جو کیا ہے اس کا خمیازہ شروع ہوگیا ہے۔ اب نقصانات کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ جانا پڑا۔ بڑی پُراسرار حویلی تھی۔ کمرے در کمرے سب کے سب ویران پڑے تھے۔ ایک کمرے میں قید خانے کا دروازہ تھا۔ یہ دروازہ ایک الماری کے پیچھے تھا جسے دو آدمیوں نے پوری قوت سے سرکایا تھا، تب وہ دروازہ نمودار ہوا تھا، الماری سرکانے سے جو جگہ پیدا ہوئی تھی اس میں کواڑ کھلا تھا اور گہری تاریکی تھی، رحمت یار خان نے میرا ہاتھ پکڑا، الیاس خان نے ماچس نکال کر تیلی جلائی اور مجھے وہ زینہ نظر آ گیا جو نیچے جاتا تھا۔ بارہ سیڑھیاں تھیں، اس کے بعد کوئی لامحدود جگہ جو تاریک پڑی تھی۔ نواب دلبر پہلے ہی نیچے اُتر گیا تھا۔ پھر اس نے ایک شمعدان میں لگی لمبی لمبی شمعیں روشن کر دیں۔ شمع دان ایک بلند اسٹینڈ پر رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے روشنی پھیل گئی تھی۔ یہاں ایک بیڈ پڑا ہوا تھا اور بید کی کچھ آرام کرسیاں پڑی ہوئی تھیں مگر یہ تہہ خانہ وسیع لگتا تھا۔ روشنی بہت دُور تک نہیں جا رہی تھی۔ بٹھا دو انہیں دلبر نے کہا اور مجھے ایک کرسی پر بٹھا دیا گیا، دُوسرے لوگ بھی بیٹھ گئے۔ تو میاں مرشد۔ اصل بات تو تم ہی جانو ہو بیرا۔ ہم سے جو کچھ کہا گیا ہے ہمیں تو وہی معلوم ہوگا تم اچھا نہیں کر رہے نواب دلبر۔ زندگی بھر نہیں کیا اب کیا کریں گے۔ مگر تم نیکی کرلو کیا چاہتے ہو خزانہ۔ خزانے۔ سٹّے کے نمبر۔ ڈربی کی ریس میں انعام۔ سترہ تاریخ کو بمبئی میں ڈربی ہو رہی ہے۔ گھوڑوں کے نمبر بتائو۔ سٹّے کے دو چار نمبر بتا دو۔ کوئی خزانہ دبا پایا ہو تو وہ بتا دو۔ ہماری ضرورت پوری ہو جائے تو ہم تمہیں چھوڑ دیں گے۔ منشی ریاض کہاں ہیں ان سے بھی ملا دیں گے۔ مجھے ان سے ملا دو۔ ہمارا کام ہونے کے بعد۔ تمہارا کوئی کام میرے لیے ممکن نہیں ہے۔ کیوں بس وہ خزانہ مجھے زمین میں دفن نظر آ گیا تھا، میں نے الیاس خان کو بتا دیا۔ زمین میں خزانوں کی کیا کمی ہے۔ تمہیں سیر کرا دیں گے چندا۔ یہاں بڑے بڑے راجوں مہاراجوں کے محل دو محلوں کے کھنڈر بکھرے پڑے ہیں۔ کہیں تو کچھ ملے گا۔ ویسے چندا یہ تو تمہیں کرنا ہی ہوگا۔ ہم بڑے سر پھرے ہیں، زمین میں چھپے خزانے دیکھ سکتے ہو تو اس تہہ خانے کے فرش کے نیچے بھی جھانک لینا، چار بندوں کی ہڈیوں کے ڈھانچے نظر آ جائیں گے تمہیں۔ ان سے لگی ہوئی تھی ہماری۔ گلا دبا کر یہیں قبرستان بنا دیا سسروں کا۔ پوچھ لینا ان سے ساری رام کہانی سنا دیں گے تمہیں۔ پانچویں تم ہو گے ہماری نہ مانی تو ویسے بھی تم اللہ والے ہو یہاں دفن ہوگئے تو برکت رہے گی کیا سمجھے ٹھیک ہے جو تمہارا دل چاہے کرو مذاق سمجھ رہے ہیں میاں صاحب ہماری بات کو۔ چلو تھوڑا سا آرام کرنے دو۔ دو تین دن کے بعد دیکھیں گے۔ نہیں نواب دلبر، ایسے کہیں کام ہوتا ہے۔ الیاس خان بولا۔ ابے رحمت یار۔ فرید خاں۔ یہ الیاس خان کچھ زیادہ نہیں بولنے لگا ہے، کئی دفعہ دیکھ چکا ہوں۔ میاں چار گنّیوں پر اکڑ رہے ہو تو حساب کتاب کرلو۔ لاکھوں خرچ کر چکا ہوں تم پر۔ تمہیں جو کرنا تھا وہ تم کر چکے اب ہمیں اپنا کام کرنے دو۔ آئو۔ نواب دلبر نے سخت لہجے میں کہا اور اس بار الیاس خان کچھ نہ بولا۔ وہ سب سیڑھیاں عبور کر کے باہر نکل گئے اور دروازہ بند ہوگیا۔ میرے بدن میں ٹھنڈی لہریں پیدا ہو رہی تھیں۔ دماغ پر ایک عجیب سا سکوت چھایا ہوا تھا، جو کچھ ہوا تھا وہ ہونا چاہیے تھا، بلکہ یہ تو کم ہے اس سے زیادہ ہونا چاہیے تھا۔ پھل چکھنے کے دور سے گزر رہا تھا، پھل کھانے کی اجازت ملی تھی مگر میں نے باغ لٹانے شروع کر دیے تھے۔ مجھے اس کا حق کہاں پہنچتا تھا۔ اس غلطی کا احساس تو پہلے ہی ہو چکا تھا نہ جانے کیوں میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب میرا کوئی محاسب نہیں ہے، یہی غلطی کی تھی۔ اب کچھ ذہن میں نہیں تھا، کچھ بھی نہیں تھا۔ دیر تک بیٹھا سوچتا رہا۔ شمعیں روشن تھیں ان کی لو لرز رہی تھی، ماحول بڑا ہولناک ہو گیا تھا۔ آہ۔ الفاظ نہیں تھے میرے پاس۔ اب تو معافی بھی نہیں مانگ سکتا تھا۔ فرش پر لیٹ جانے کو جی چاہا اور میں نے اس پر عمل کر ڈالا۔ تھک گیا تھا، شدید تھکن کا احساس ہو رہا تھا۔ دماغ کو خالی کر دیا تھا میں نے اس عالم میں، کافی دیر گزر گئی۔ شمعیں آنکھوں کے سامنے تھیں پلکوں پر پیلی روشنی پڑ رہی تھی۔ مگر اتنی ہمت نہیں تھی کہ اُٹھ کر شمعیں بجھا دیتا، جیتا جاگتا انسان تھا، اندھیرے سے ڈرتا تھا۔ پھر اپنی جگہ سے اُٹھا، شمع دان اُٹھایا اور اس وسیع تہہ خانے کے دُوسرے گوشے دیکھنے لگا۔ بہت بڑے حصے میں تھا، خالی پڑا ہوا تھا سوائے ان چند چیزوں کے فرش جگہ جگہ سے کھدا ہوا تھا اور چار ایسے نشانات صاف مل گئے تھے جن سے نواب دلبر کے بیان کی تصدیق ہوتی تھی۔ یعنی اس نے چار انسانوں کو ہلاک کر کے یہاں دفن کر دیا تھا۔ مگر میں اس سے خوفزدہ نہیں تھا، وہ کیا اور اس کی اوقات کیا، میں تو خود سے ڈر رہا تھا جو کیا تھا اس سے دہشت زدہ تھا۔ بہت وقت گزر گیا کوئی آواز نہیں تھی۔ احتیاطاً چند شمعیں بجھا دی تھیں، بس ایک روشن رہنے دی تھی۔ زیادہ وقت گزارنا پڑا تو تاریکی میں رہنا پڑے گا۔ نواب دلبر تو کئی دن کی بات کر گیا تھا۔ شاید رات ہوگئی۔ تہہ خانے میں اس کا تعین تو نہیں کیا جا سکتا تھا بس وقت سے اندازہ ہو رہا تھا۔ تھکن سے نڈھال ہو رہا تھا، فرش سے اُٹھ کر بیڈ پر جا لیٹا بستر سے بدبو اُٹھ رہی تھی، مگر اس پر پڑا رہا۔ پھر اچانک سرسراہٹیں سنائی دیں اور میں اُچھل کر اُٹھ بیٹھا۔ نگاہیں دروازے پر ہی تھیں مگر کوئی تحریک نہیں ہوئی۔ آوازیں پھر سنائی دیں۔ سمت کا بھی اندازہ ہوگیا پھرتی سے پلٹا اور تاریکی کی عادی آنکھوں نے اس انسانی سائے کو دیکھ لیا جو ایک گوشے میں نظر آ رہا تھا، میں ششدر رہ گیا۔ یہ کون ہے اور کہاں سے آیا۔ دروازہ تو بند ہے۔ ہمت کر کے آواز دی۔ کون ہے ہم ہیں۔ جواب ملا۔ کون ارے ہم اور کون تمہارے پاس ہمارا ایک کمبل ہے۔ کیا میرے بدن کے رونگٹے کھڑے ہوئے۔ ریل میں تھے تم۔ ہمارا کمبل لے گئے تھے۔ واپس نہیں دیا تم نے۔ یہ وہی آواز تھی جس نے کہا تھا۔ آرام بڑی چیز ہے منہ ڈھک کر سویئے اور اس کے بعد کمبل میرے چہرے پر ڈھک دیا تھا۔ کمبل ہٹا تو میں دہلی میں تھا۔ وہی آواز تھی مگر کمبل۔ واقعی میں دیوانہ ہوگیا تھا، اپنی لگی میں سب کچھ بھول گیا تھا، کمبل میں الیاس خان کے گھر پر ہی چھوڑ آیا تھا اور وہ کمبل۔ وہ تو میری رہنمائی کرتا تھا اسے میں نے ہر لمحہ ساتھ رکھا تھا، اس سے مجھے ہمیشہ مدد حاصل ہوئی تھی اس نایاب چیز کو میں اس طرح چھوڑ آیا تھا۔ ہمارا کمبل واپس دو گے بھائی۔ ہمیں ضرورت ہے۔ اس وقت وہ میرے پاس نہیں ہے۔ کہاں گیا میں اسے وہاں بھول آیا ہوں جہاں میں تھا۔ تم ایک اچھے امانت دار نہیں ہو بھائی، ارے واہ ہمارا کمبل ہی کھو بیٹھے۔ یہ کوئی بات ہوئی۔ معافی کا کوئی راستہ ہے میرے لیے، جو غلطی ہوگئی ہے اس کا ازالہ ہو سکتا ہے کسی طرح میں نے سرد لہجے میں پوچھا۔ راستے مشکل سے ملتے ہیں۔ نظر آ جائیں تو یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے، بھول بھلیّاں ہیں سب بھول بھلیّاں ہیں۔ سورج تو بڑا روشن ہے ایک دھبّے کو سورج سمجھ لینا دانشمندی تو نہیں ہے، جو دانشمند نہیں وہ کچھ نہیں ہے۔ معافی کا کوئی راستہ ہے میرے لیے۔ میں چیخ کر بولا۔ ارے ہمیں کیا معلوم، ہم پر کیوں بگڑ رہے ہو، ایک تو ہمارا کمبل کھو دیا اُوپر سے بگڑ رہے ہو۔ دیکھو، انسان ہوں، گوشت پوست کا بنا ہوا انسان ہوں، بہت تھک گیا ہوں، بھٹک جائوں گا، مجھے سہارا دو۔ مجھے سہارا چاہیے ورنہ راستہ بھول جائوں گا۔ ہمیں کچھ نہیں معلوم ہمارا کمبل دے دو۔ سہارا چاہیے مجھے سہارا چاہیے مجھے سہارا دو۔ سہارا دینے کا کام ہمارا نہیں ہمارے بھائی کا ہے۔ انسانی ہیولا غائب ہوگیا۔ مجھ پر دیوانگی سوار ہوگئی تھی، جنون طاری ہوگیا تھا، میں چیختا رہا مگر اب میری آواز سننے والا کوئی نہیں تھا۔ پھر میں خاموش ہوگیا۔ دماغ بند بند سا ہوگیا تھا۔ میں نے تند نظروں سے چاروں طر ف دیکھا، آگے بڑھا، اکلوتی شمع سے ساری شمعیں روشن کر دیں۔ تبھی میری نظر شمع دان کے اسٹینڈ پر پڑی۔ وزنی فولاد کا بنا ہوا تھا، کوئی تین فٹ لمبا اور ٹھوس شمع دان اس پر سے اُتار کر میں نے ایک طرف پھینک دیا۔ وزنی اسٹینڈ اُٹھا کر میں دروازے کی طرف بڑھا۔ نیچے گری ہوئی شمعیں روشن تھیں اور مجھے دروازہ نظر آ رہا تھا۔ آخری سیڑھی پر کھڑے ہو کر میں نے اسٹینڈ ہاتھوں میں تولا اور پھر پوری قوت سے اسے دروازے پر مارا۔ لکڑی تڑخنے کی آواز سنائی دی اور دروازے میں سوراخ ہوگیا۔ میرے ہاتھ مشینی انداز میں چلتے رہے اور تہہ خانہ میں دھماکے گونجتے رہے۔ میں نے دروازے کے پرخچے اُڑا دیے تھے جب اس کے دونوں کواڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے تو میں نے اس اسٹینڈ سے الماری پر وار شروع کر دیے، الماری ٹوٹ تو نہیں سکی مگر کھسک ضرور گئی۔ تھوڑی سی جگہ بنی تو میں نے اس میں ہاتھ ڈال کر اسے مزید سرکایا اور اتنی جگہ بنا لی کہ باہر نکل آئوں اور میں باہر نکل آیا۔ اتنے زوردار دھماکے ہوئے تھے، اتنی آوازیں ہوئی تھیں مگر کوئی متوجہ نہیں ہوا تھا۔ اس کا مطلب تھا کہ کوئی موجود نہیں ہے، اچھا ہی تھا ورنہ۔ نہ جانے میری دیوانگی کہاں تک جاتی۔ راستہ تلاش کرتا باہر نکل آیا، آسمان پر چاند چمک رہا تھا۔ خاموش چاندنی تا حدِ نگاہ بکھری ہوئی تھی۔ لوہے کا اسٹینڈ پھینک دیا، دماغ تاریک ہو رہا تھا، اس عمارت سے باہر نکل آیا اور آگے بڑھ گیا۔ چلتا رہا بے مقصد۔ کوئی منزل نہیں تھی۔ نہ جانے کونسی قوت سیدھے راستے پر لے آئی، چونک کر دیکھا تو الیاس خان کے مکان پر کھڑا تھا، یقین نہیں آیا، کسی راستے کا تعین نہیں تھا، نہ جانے یہاں تک کیسے پہنچا تھا، اگر حواس کے عالم میں ہوتا تو راستہ تلاش کرنا ناممکن تھا۔ لیکن بے حواسی رہنما بن گئی تھی اب کیا کروں۔ اس مکان سے میرا کیا واسطہ ہے۔ مجھے اب دوبارہ یہاں نہیں آنا چاہیے مگر یہاں میرا کمبل تھا۔ دُوسرا سامان تھا اور پھر الیاس خان۔ آہ کچھ بھی ہو جائے الیاس خان ہی مجھے ماموں ریاض کے پاس پہنچا سکتا ہے۔ اگر غور کیا جائے تو وہ میرا بدترین دُشمن ہے۔ اس کی وجہ سے مجھے راندئہ درگاہ ہونا پڑا ہے۔ وہ بھی ان کا شریک کار ہے اس نے بدعہدی کی ہے مجھ سے۔ حالانکہ رات بہت ہوگئی تھی مگر دستک دینا پڑی۔ دُوسری دستک پر دروازہ کھل گیا۔ جمال احمد خاں صاحب تھے چونک کر بولے۔ ارے بیٹے آپ۔ آ جائو۔ الیاس کہاں ہے گھر نہیں آئے میں نے پوچھا۔ نہیں۔ صبح ہی کے گئے ہوئے ہیں ہاں آپ کے ساتھ ہی گیا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھے۔ میں نے کہا۔ ہاں۔ دوستوں نے تو اسے تباہ کیا ہے۔ آئو میاں اندر آئو۔ آرام کرو اس کا کیا انتظار کرنا۔ میں اندر داخل ہوگیا، مجھے بہرحال اس کا انتظار کرنا تھا۔ کسی چیز کی ضرورت ہو بیٹے تو بتا دو۔ نہیں بے حد شکریہ۔ میں نے کہا اور وہ چلے گئے۔ میں اس کمرے میں داخل ہوگیا جو میری آرام گاہ تھا۔ سب سے پہلے میں اپنے سامان کی طرف لپکا۔ مجھے کمبل کی تلاش تھی۔ مگر کمبل موجود نہیں تھا۔ سارا سامان اسی طرح موجود تھا سوائے کمبل کے۔ کمبل کہاں گیا۔ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کمبل کسی نے غائب کر دیا ہوگا کوئی اور ہی معاملہ تھا۔ اس وقت پوچھ گچھ بھی نہیں کر سکتا تھا بہرحال صبح ہونے کا انتظار کرنا تھا۔ نیند کا تو اب تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ جاگتا رہا، سوچتا رہا۔ رات شاید آخری پہر میں داخل ہوگئی تھی۔ دروازے پر ہولے ہولے دستک ہوئی اور میں اُچھل پڑا۔ الیاس خان۔ میرے ذہن میں گونجا۔ اندر سے سارا وجود کھول اُٹھا۔ آنکھوں سے شرارے اُبل پڑے۔ میں جلدی سے اُٹھ کھڑا ہوا، کہیں اندر اس دستک کو نہ سن لیا جائے، اس سے پہلے ہی الیاس خان کو چھاپ لینا ضروری تھا۔ برق رفتاری سے ننگے پائوں باہر نکلا دروازے پر پہنچ گیا، آہستہ سے زنجیر کھولی وہی تھا۔ اس نے اندر قدم رکھا تو میں اس پر ٹوٹ پڑا۔ ایک ہاتھ اس کی گردن میں ڈالا دوسرے سے منہ بھینچ لیا تاکہ وہ چیخ نہ سکے اور اس طرح دبوچے ہوئے اسے اپنے کمرے میں لے آیا۔ الیاس خان کچھ نہ سمجھ سکا تھا، میں نے اسے فرش پر لا پٹخا۔ پوری زندگی میں مجھ پر یہ کیفیت کبھی طاری نہیں ہوئی تھی جو اس وقت محسوس ہو رہی تھی۔ آنکھوں میں خون اُترا ہوا تھا۔ الیاس خان نے پلکیں پٹپٹا کر مجھے دیکھا اوراس کے چہرے پر خوف کے آثار پھیل گئے۔ تم۔ اس کے منہ سے سرسراہٹ نکلی۔ ہاں الیاس خان۔ تمہیں گمان بھی نہیں ہوگا کہ میں تمہارے قید خانے سے نکل آئوں گا نہیں مجھے یقین تھا۔ وہ بولا۔ اور پھر سہارا لے کر اُٹھ کر بیٹھ گیا۔ میں نے ان لوگوں سے بھی کہہ دیا تھا۔ تم نے میرا برسوں کا مجاہدہ ختم کر دیا الیاس خان۔ صرف تم ہو جس نے مجھ سے بہت کچھ چھین لیا۔ نہ جانے کیا کیا جتن کئے تھے میں نے، نہ جانے کیا کیا مگر تم نے الیاس خان۔ تم نے کچھ کہنا چاہتا ہوں سن لو گے وہ بولا اور میں اسے گھورتا رہا۔ صدیوں کے بعد جاگا ہوں۔ برسوں کے بعد آنکھ کھلی ہے، بے ہوش تھا یا سو گیا تھا تمہاری وجہ سے آنکھ کھلی ہے۔ ایک اور بات بھی سن لو۔ سزا چاہتا ہوں، ہر قیمت پر سزا چاہتا ہوں۔ بدترین سزا بہتر ہے وہ موت ہو۔ تمہارا احسان ہوگا اتنا کچھ کھو چکا ہوں کہ ہوش میں آنے کے بعد جینا مشکل ہوگا۔ بے حد مشکل۔ تمہیں بہلا نہیں رہا یہ سب کچھ کہہ کر رعایت نہیں مانگ رہا بلکہ کچھ سن لو۔ ایک تھکا ہوا بے بس انسان ہوں۔ میرا اختتام ہو چکا ہے۔ آخری باتیں کہہ رہا ہوں تم سے۔ وہ لوگ تمہیں نہیں جانتے مگر میں جانتا ہوں۔ نواب دلبر نے جو کچھ کیا وہ اس کا قدم تھا مجھے اس کی خبر نہیں تھی جو کچھ ہوا مجھے اس کا اندازہ نہیں تھا مگر میں نے ان سے کہہ دیا تھا کہ وہ ہوا کو قید نہیں کر سکتے۔ یہ ان کی بھول ہے۔ میں فضول کہانیاں نہیں سننا چاہتا الیاس خان۔ سن لو۔ خدا کے لیے سن لو۔ اس کے بعد میں مر جانا چاہتاہوں، تم نے مجھے چھوڑ بھی دیا تو میں خودکشی کر لوں گا، دل اُکتا گیا ایک دم سے۔ دُنیا بہت بُری ہے، میرے تصور سے بھی زیادہ بُری۔ میں خود بھی اتنا ہی برا ہوں۔ ایک بُرے انسان سے دُنیا کو چھٹکارا دلانا چاہتا ہوں۔ میں الیاس خان کو گھورنے لگا، اس کا لہجہ عجیب تھا جیسے۔ جیسے وہ سچ بول رہا ہو، جیسے وہ فریب نہ کر رہا ہو وہ کہنے لگا۔ جتنی برائیوں کا تصور کیا جا سکتا ہے وہ مجھ میںموجود ہیں۔ بوڑھا باپ ہے جوان بہن ہے مگر میں نے کبھی ان کے بارے میں نہیں سوچا۔ اپنے تعیشات میں مگن رہا۔ میرے گھر والے فاقے کرتے رہے اور میں اعلیٰ درجے کے کھانے کھاتا رہا۔ میری بہن کے پا س دو جوڑے کپڑے بھی نہ تھے اور میں طوائفوں کو تحفوں سے خوش کرتا رہا، یہ سب کچھ کیا ہے میں نے۔ آج تک یہی کیا ہے مگر نہ جانے کیسے ہوش آ گیا نہ جانے کیسے۔ الیاس خان۔ میں کچھ نہیں سننا چاہتا۔ میں نے غرا کر کہا اور اس نے ہاتھ جوڑ دیئے۔ وہ سسک کر روتے ہوئے بولا۔ خدا کے لیے مسعود صاحب، خدا کے لیے آپ کو اللہ نے بڑا بنایا ہے، میری سن لیجیے دل ہلکا کرنا چاہتا ہوں، بڑا بوجھ ہے سینے پر۔ آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا مجھے اس کا اندازہ نہیں تھا۔ نواب دلبر ہم پر حاوی ہے۔ حالانکہ ہم بچپن کے دوست ہیں۔ وہ بگڑا ہوا رئیس ہے۔ پہلے اس کے پاس بہت کچھ تھا مگر عیاشیوں میں گنوا بیٹھا، ہم تینوں ہمیشہ سے اس کے شریک تھے جب اس کے اپنے پاس سب کچھ ختم ہوگیا تو ہم چھوٹے موٹے جرائم کرنے لگے۔ جوا، سٹّہ کھیلنے لگے، ہمیں پیسہ درکار تھا جس کے حصول کے لیے سب کوششیں کرتے تھے، ہر وہ جگہ تلاش کرتے تھے جہاں سے کچھ ہاتھ لگ جائے۔ سب یہی کرتے تھے میں اکیلا نہیں تھا۔ میں نے اپنے گھر میں چوری کی، ماں باپ کو رُلایا، میں رشتے داروں سے قرض لیتا رہا جسے میرے والد ادا کرتے رہے، بے چارے شیخ عبدالقدوس صاحب سے بھی میں نے بہت کچھ لیا۔ وہ مجھے صرف اس لیے یہ رقم دیتے رہے کہ میں ان کی بیٹی کا سسرالی رشتے دار تھا۔ ہم سب جو بھی حاصل کرتے اسے یکجا ہو کر خرچ کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ آپ نے مجھے جو قیمتی خزانہ دیا وہ میں نے لا کر ان کے سامنے رکھ دیا۔ وہ دنگ رہ گئے۔ پھر میں نے انہیں آپ کے بارے میں بتایا مرشد۔ اور وہ بضد ہوگئے کہ آپ کو لینے دلی چلا جائے، میں نے انہیں منشی ریاض کے بارے میں بتایا اور یقین دلایا کہ آپ منشی ریاض سے ملنے ضرور آئیں گے۔ اس دن سے سب آپ کا انتظار کر رہے تھے مگر میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ آپ کے ساتھ یہ سلوک کرے گا۔ اس نے آپ کو قید کر دیا اور اس وقت میرے ضمیر پر ضرب پڑی۔ مجھے احساس ہوا کہ خدا کے ایک برگزیدہ بندے کے ساتھ یہ سلوک میری وجہ سے ہوا۔ بعد میں، میں ان سے لڑ گیا، میں نے کہا کہ انہوں نے غلطی کی ہے، اچھا خاصا جھگڑا ہوگیا ہمارا اور میری آنکھیں اچانک کھل گئیں۔ میں اسی احساس میں ڈوبا ہوا اس وقت گھر میں داخل ہوا تھا۔ راستے بھر میں یہ سوچتا رہا تھا کہ اب کیا کروں، کچھ کرنا تو میرے بس میں نہیں ہے مگر خودکشی تو کر سکتا ہوں۔ میں خاموشی سے اس کی کہانی سنتا رہا۔ سچ بول رہا ہے یا جھوٹ یہ تو اللہ جانے مگر اب میں اس کا کیا کروں۔ اب میں اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کیا کر سکتا ہوں۔ غصّہ اُتر گیا تھا میں نے اسے اُٹھا کر بٹھا دیا۔ میں نے تمہارے ساتھ نیکی کی تھی الیاس خان مگر تم نے جاری ہے | null |
null | null | null | 54 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-16/ | وہ تمام لوگ جو بڑے بڑے دفاعی اِداروں میں تھے، جن کے لیے عبد دِن رات کام کرتا رہا۔ اُن میں سے کسی نے کوئی مدد نہ کی، فون تک اُٹھانا چھوڑ دیا اور عبد سوچتا رہ گیا کہ اگر وہ اس دن مرجاتا تو کوئی جنازے پر بھی نہ آتا۔ اس نے اپنی وصیّت لکھ ڈالی کے مروں تو گھر کے گارڈن میں دفن کر دینا، بیٹے سے کہا وہ نماز پڑھا دے اور نوکروں سے کہا وہ پیچھے پڑلیں تا کہ اِس ملک میں دفنانے تک کے لئے کسی سے احسان نہ لینا پڑے۔ جب دینا ہی ہے اور وہ بھی کے لئے تو واپسی کی اُمید کیا رکھّے اور کیوں رکھّے ۔۔۔ ۔۔۔ عبد کو امریکہ کی ایک مایہ ناز یونیورسٹی سے لیکچر کی دعوت آئی، وہ جاتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ ایک غیر ہیں جو اپنے خرچے پر بلاتے ہیں۔ ہزاروں ڈالر دیتے ہیں۔ عزّت بھی دیتے ہیں اور ایک اپنے، جہاں مفت میں پڑھانے بھی جاؤ تو کسی خاطر میں نہیں لاتے۔ یا تو وہ بے وقوف ہوئے یا یہ، اُسے باہر جا کر ہمیشہ ایک خوشی کا احساس ہوتا کہ وہ نِت نئی چیزیں سیکھتا اور نئے نئے لوگوں سے ملتا، وہ ہمیشہ کہتا جو لوگ باہر جانا پسند نہیں کرتے، وہ ٹھیک نہیں سوچتے کہ آدمی سفر سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور کچھ غلطیاں آدمی کو کر بھی لینی چاہئیں۔ زندگی میں غلطی نہ کرنا بھی ایک غلطی ہی ہوتی ہے اور بے شک انِسان اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔ اسے یہاں کے لوگوں سے مل کر بھی حیرت ہوتی، ایک سے بڑا ایک پروفیسر مگر انتہائی تمیز سے بات کرتا ہے کوئی غرور و انا نہیں، ہمارے ملک میں بچے نہیں کر پاتے کہ ایڈوائزر کو سال میں بارملنے کا بھی وقت نہیں ملتا۔ بے شک جس قوم کو عاجز کرنا چاہیں اُس سے عاجزی چھین لیتے ہیں۔ عبد کو یہاں لہلہاتے درخت اور کثیر تعداد میں پودے اور پھول بھی بہت پسند تھے۔ وہ سوچا کرتا تھا کہ کائنات میں ذکر کا ایک بنا ہوا ہے، جس زمین پر ذکر کرنے والے زیادہ نہیں ہوتے وہاں پودے، پھول، جانور زیادہ ہوتے ہیں اور پہاڑ بھی تو ہیں۔ یہ سب اپنی زہانوں میں کا ذکر کرتے رہتے ہیں اور جِس زمین میں ایسے لوگ زیادہ ہوتے ہیں وہاں شاید اول الذکر چیزیں کم ہوجاتی ہیں۔ ایک ہے جس کا سِوائے کے کسی کو نہیں پتہ، کبھی سیلاب پودوں اور مویشیوں کو کھا جاتا ہے تو کبھی زلزلہ لوگوں کو نگل لیتا ہے، الغرض برابر رہتا ہے۔ ذکر کرتے رہنا چاہیے۔ ذکر کرنے والوں کے صدقے رزق مِلتا ہے اور دِل کرے بھی کیا گر ذکر نہ کرے اُسے یہاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومتے جوڑے بھی بہت بھاتے۔ وہ سوچا کرتا کہ محبت اور جنس کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ وہ امریکہ کی رنگار نگی دیکھ کے سوچا کرتا کہ دنیا نظام ڈھونڈ رہی ہے۔ حکومت کا، معاشیات کا، اور اِخلاقیات کا۔ ایک اِدارہ ایسا بنانا چاہیئے جو انسان بنائے، انسان سازی پر کام کرے۔ کیا ہی عجب بات ہے کہ ملک میں ہر چیز کا اِدارہ موجود ہو مگر اِنسان کیسے بننا ہے اُس کا نہ کوئی اِدارہ، نہ کوئی کتاب اور اب تو استاد بھی تھوڑے رہ گئے جو شاذ و نادر ہی برستے ہیں۔ کتنی عجیب بات ہے کہ اُمت میں نماز سکھانے کا کورس کوئی نہیں کراتا، دعا مانگنا کوئی نہیں سکھاتا، کوئی ٹریننگ اِنسان بنانے کی نہیں ہوتی، ہر ٹریننگ میں میں اِضافہ کرتی ہے، اِسے ختم نہیں کرتی۔ کتنی عجیب بات ہے کہ امریکہ میں نماز پڑھتے ہوئے خود کش حملے میں مرنے کا خوف نہیں ہوتا، اِسلام آباد میں دھڑکا لگا رہتا ہے۔ کیا ہی بدنصیب شہر ہے جِسے اپنے نام تک کا پاس نہیں رہا۔ ہمارے لوگ ایسے اکل کُھرے نکلے کہ یہ تک نہیں سوچتے کہ ایمان و کُفر کی بنیاد عقیدے پہ رکھنی ہے فِرقے پر نہیں۔ تعالیٰ نے لوگوں کو آزاد پیدا کیا ہے مگر یہاں ہر کوئی اپنا قیدی بنانا چاہتا ہے، کوئی معاشی تو کوئی عقلی، کوئی دلی تو کوئی نفسی، کوئی اعتقاد میں تو کوئی ایمان میں، بڑے کہتے تھے کہ مرید کی خواہش رکھنا کہ فلاں آدمی اثر و رسوخ والا میرے حلقے میں آئے، طریقت کا شِرک ہے اور شیخ کو مرید بنانے سے ایسا ڈرنا چاہیئے جیسا درندے کو دیکھ کے انسان ڈرتا ہے۔ عبد سوچنے پر آیا تو سوچتا ہی چلا گیا، یہ دماغ بھی جِسم کا مال روڈ ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم کی کار بھی یہاں سے گذرتی ہے اور میونسپلٹی کا کچرے کا ٹرک بھی۔ وہ سوچنے لگا کہ انسانیت کے حقوق کا پرچار کرنے والے ملک میں کوئی اِدارہ ایسا بھی ہے جو انِسانیت کے فرائض پر بھی بات کرے۔ کے کیا حقوق ہیں وہ بھی بتائے۔ وہ سوچنے لگا کہ ہماری نفرتوں نے ہمیں غیر سے تعلیم لینے سے روک رکھا ہے، آخر قدرت کا کُلیّہ یہی ہے کہ جو محنت کرے گا وہ پھل پائے گا۔ دِل کی نفرتیں آدمی کو بچھو بنا دیتی ہیں اور نفرت کا ذہن ہدایت کو قبول نہیں کرتا۔ وہ سوچنے لگا کہ امریکہ بھی کتنا بدنصیب ہے، ہر ملک اِس سے کھاتا ہے اور گالیاں بھی اسے ہی دیتا ہے۔ حتیٰ کہ جو لوگ اپنے ممالک کو چھوڑ کے یہاں آ بسے ہیں۔ یہاں سے کما کر کھا رہے ہیں وہ بھی اِسی سے بغض رکھتے ہیں۔ وہ سوچنے لگا کہ ہمارے ملک میں بندے بنتے ہیں، یہاں اِدارے بنتے ہیں اور ایسا پیسوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کا نتیجہ ہے۔ ہمارے ملکوں میں اور جو دولت ہمارے حکمران لوٹ کر اپنی اولادوں کو کھلا دیتے ہیں، ان سے سب سے پہلے اُن کا اِخلاق تباہ ہوجاتا ہے۔ وہ سوچنے لگا کہ جتنا فساد مسلمان متکبر مچاتا ہے اتنا کافر عبادت گذار نہیں مچاتا۔ وہ سوچنے لگا کہ ہم بحیثیت قوم بہت سے گناہ کرتے ہیں اور پھر بددعاؤں کے کوٹے میں سے اپنی اپنی اُجرت بھی لے لیتے ہیں۔ عبد اِس آزاد ماحول میں بہت خوش تھا جہاں کم از کم بولنے اور سوچنے کی تو آزادی تھی۔ جہاں ایک غریب آدمی سکون سے اپنی زندگی گزارنا چاہے تو گزار تو سکتا تھا۔ جہاں انصاف تو ملتا تھا اور عمر کا کوئی بھی حِصّہ ہو اگر بندہ ٹھان لے تو شیطان میں کبھی بھی اتنی طاقت نہیں کہ وہ اسے راہ سے ہٹا سکے۔ عبد آج بہت خوش تھا، وہ سوچ رہا تھا کہ دعاؤں کو لکھ لینا چاہیئے، تاکہ پتا لگتا رہے کتنی قبول ہورہی ہیں۔ عبد اپنے پرانے خطوط نکال کے پڑھتا تو اُسے ہنسی آتی کہ وہ کن چیزوں پہ روتا رہا ہے اور کیا کیا مانگتا رہا ہے اپنے ربّ سے ۔ اِنسان کی یاداشت اپنے بارے میں بڑی کمزور ہوتی ہے، لکھنا بڑا کام دیتا ہے اور شاید قبر میں بھی ایسا ہو کہ اِنسان زندگی بھر کی خواہشوں اور رونے کو دیکھے اور اِس کو یہ سب گُڈے گڑیا کی خواہش ہی لگیں۔ دو دِن کو اے جوانی دے دے ادھار بچپن عبد وطن واپس پہنچا تو سینٹر اِسکالر شپ نے اسے اِنٹر ویوز لینے کے لیے بلایا۔ اُسے بڑی خوشی ہوئی اور اس نے حتی الامکان کوششیں کی کہ بہترین طالب علموں کو چُنا جائے۔ ابھی یہاں سے فراغت ہوئی تھی کہ ایک یونیورسٹی نے لیکچر کی دعوت دی، جو عبد نے بخوشی قبول کرلی۔ عبد سوچا کرتا کہ وہ فوجی جو جنگ کے دن غیر حاضر ہوجائے اُسے گولی مار دینی چاہیئے بالکل اِسی طرح جِسے خدانے علم دِیا اور وہ لوگوں تک نہ پہنچائے اسے بھی گولی مار دینی چاہیئے۔ عبد کو جب کبھی کسی نے بننے کی درخواست کی وہ انہیں امین بھائی یا احمد بھائی کے پاس بھیج دیتا اور خود منع کردیتا، وہ کہتا کے لئے شرط ہے کہ اسکی نظروں میں عزت و ذلت، اور مال کا ہونا یا نہ ہونا سب برابر ہوجائے، تب کی حکمتیں نازل ہوتی ہیں۔ ورنہ ایسا آدمی کسی کو راہِ راست پر گائیڈ کیسے کرے گا جو خوشامد پر بِک جائے گا یا عزت پر۔ عبد خود تو اِس قابل تھا نہیں امین بھائی اور احمد بھائی بڑے لوگ تھے انہی کے پاس بھیج دیا کرتا تھا۔ خیرعبد نے اپنے لیکچر کا آغاز کیا، موضوع تھا پاکستان حاضرینِ کرام میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اِسلامی جمہوریہ پاکستان میں جہاں اِسلام خود مقبوض ہوکر رہ گیا ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزار لوگ خود کش حملوں میں ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ لگ بھگ ہزار ڈرونز کی نذر ہوگئے، جہاں ہزار بندے سال میں بھوک سے مرجاتے ہیں، جہاں نماز پڑھنے جائیں تو چپلیں بھی باندھ کے رکھنی پڑتی ہیں۔ جہاں کے فی صد بالغ سگریٹ پیتے ہیں، جہاں سال میں لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، جہاں ہر میں سے ایک بچہ اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے مرجاتا ہے، جو دنیا میں ٹی بی والے ملکوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ جہاں سال سے کم عمر فی صد بچے خوراک کی کمی کا شِکار ہیں، جہاں لاکھ آدمیوں کو ہر سال ہیپا ٹائیٹس اور ہوجاتا ہے، جہاں فیصد لوگوں کے دانت خراب ہیں، ایسا ملک جہاں فیصد بچے بغیر کسی ٹرینڈ اِسٹاف کے پیدا ہوتے ہیں، جسکا نمبر بدعنوانی میں پچھلے سال تک پہلے نمبر پر تھا، جہاں قبائلی علاقوں میں شرحِ خواندگی ہے، جہاں اِسکولوں کو بموں سے اڑا دیا جاتا ہو، جہاں جرائم فیصد سالانہ کی اوسط سے بڑھ رہے ہوں، جہاں لوگوں کو سالانہ اغوا کرلیا جاتا ہو اور جہاں کے صرف ایک شہر کراچی میں روزانہ کے قتل ہوتے ہوں، ایک ایسا ملک جہاں ہزار بندے سالانہ قتل ہوتے ہوں، ہزار خودکشی کر لیتے ہوں، ہزار بچے نالیوں سے ملتے ہوں، اور سے زنا ہوجاتا ہو۔ میں آپ سب کو اس ملک میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستانی ہیں۔ ہم ٹھیک نہیں ہوتے، ہم ٹھیک نہیں کرتے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اِس یونیورسٹی میں بیٹھنے کے سبب آپ کتنے خوش نصیب ہیں پاکستان میں پڑھا لکھا اسے کہتے ہیں جو اپنا نام لکھ سکتا ہو اور وہ بھی صرف یعنی قریباً ملین لوگ ایسے ہیں جو اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتے۔ پرائمری تک پہنچنے والے فی صد مڈل کلاس تک فی صد میٹرک تک فی صد انٹرمیڈیٹ تک فی صد بیچلرز تک فی صد ماسٹر ز تک فی صد ایم فل تک فی صد اور تک فی صد اور پھر یہ معدودے چند اِن یونیورسٹی میں لیکچرز دیتے ہیں۔ چائے پیتے ہیں اور لگا کے سوجاتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں ہے، ہمیں تبدیل کرنا ہے اپنے آپکو، اپنے گھر خاندان کو اپنے معاشرے اور شہر کو اور اپنے ملک کو، ورنہ کہیں اور چلے جائیں۔ عبد نے سوچ لیا تھا کہ کام باہر کرے گا، پیسہ وہاں سے کمائے گا اور ٹیم پاکستان میں کرے گا، نہ یہاں پیسے کا لین دین کرے گا نہ ہی جان کا جلاپا ہوگا۔ ہاں کسی نے پڑھانے کے لیے بلایا تو جا کے پڑھا آئے گا بھلے مفت میں ہی کیوں نہ پڑھانا پڑے۔ آج عبد ایک کام کے سلسلے میں کہیں گیا ہوا تھا۔ ایک جگہ اِنتظار کرنا پڑا تو وہ سامنے چائے کے ریستوران میں بیٹھ گیا۔ اب مفتی صاحب کا بتایا ہوا ذکر اسکی سانس میں چلتا تھا اور اسے کافی پریکٹس ہوگئی تھی۔ یاد دِہانی کو وہ عموماََ ہاتھ میں ایک تسبیح بھی پہن لیتا تھا کہ رہے۔ گناہ سے پہلے نظر پڑے تو رُک جائے کہ جس کی یاد میں کچھ لمحے بیتے ہیں اس سے کچھ حیا کرو اور نافرمانی نہ کرو۔ چائے کے ریستوران کے سامنے ایک رنگریز دوپٹے رنگ رہا تھا، اس نے سفید، جوگیا، نیل گوں، کتھئی اور پتہ نہیں کون کون سے رنگ کے دو پٹے رنگ دیئے اور عبد ٹکٹکی باندھے بس اُسے ہی دیکھتا رہا۔ وہ سوچنے لگا کہ زندگی میں بھی طرح طرح کے رنگ چڑھتے ہیں، کبھی جوانی کا تو کبھی وِژن کا، کبھی پیسوں کا تو کبھی گھر کا، کبھی بیوی کا تو کبھی بچوں کا، کبھی گناہ کا تو کبھی نیکیوں کا۔ کبھی انکار تو کبھی اقرار کا، کبھی توبہ کا تو کبھی ضد کا اور ایک رنگ کا بھی تو ہے، صِبغتہ ، وہ جن پہ چڑھتا ہوگا وہ کیسے ہونگے پہلی شرط تو دوپٹے کا سفید ہونا ہے۔ کپڑے کا بُنا جانا ہے۔ رنگ تو بعد میں چڑھے گا۔ اپنے آپکو آدمی باطنی برائیوں سے پاک نہیں کرے گا تو رنگ کیونکر چڑھے اور کوئی اور رنگ چڑھا ہوا ہو تو بھی کیسے چڑھے۔ اِسلام ایک مزاج کا نام ہے ایک رنگ ہے جو شخصیت کا پورا پورا احاطہ کر لیتا ہے۔ اِسلام بہت حسّاس ہے۔ کسی اور رنگ کو برداشت ہی نہیں کرتا۔ صاف صاف بتا دیتا ہے یہ کرو یہ نہ کرو، یہ حلال یہ حرام، یہ جائز یہ ناجائز، یہ عبادت یہ شرک اور جن پر اِسلام کا رنگ چڑھ جائے انھیں نماز کی لت لگ جاتی ہے، قرآن کا سرور چڑھ جاتا ہے، دعاؤں کی عادت پڑجاتی ہے۔ رونے کی بیماری لگ جاتی ہے اور پھر وہ اگر کسی کو چھولیں تو اسے بھی لال کرکے چھوڑتے ہیں اور کچھ کو تو مرتے دم ہی پتہ لگتا ہے کہ وہ رنگے جاچکے ہیں۔ لال کو کب پتہ ہوتا ہے کہ وہ لال ہے۔ عبد کی آنکھ سے آنسو ٹپ ٹپ گرنے لگے، وہ اٹھا رنگریز کے پاس گیا اسے بہت سارے پیسے دیئے اور اسے حیرت زدہ چھوڑ کے چلا آیا۔ آج عبداؤ پھر مانگ رہا تھا، اے اے رنگریز ، مجھے رنگ دے، مجھے رنگ دے، مرے مالک، مجھے رنگ دے، مجھے اپنے رنگ کا ٹھپّا لگا دے، اے ، مجھے آزاد کر اِس دنیا سے کہ میں تیری قدرت دیکھوں۔ اپنے آپ سے کہ میں تجھے پہچانوں۔ یہ دنیا ایک بڑا پنجرہ ہے، سونے کا ہی سہی، ہے تو پنجرہ۔ میں کُھل کے اُڑ بھی نہیں سکتا۔ میری تخلیق کا دم گھٹتا ہے۔ تو نے ہی تو کہا ہے کہ اور جو لوگ ہمارے لئے کوشش کریں گے تو ہم انہیں اپنے راستوں کی رہنمائی ضرور کریں گے اور نیکو کاروں کے ساتھ ہے۔ اے مجھے مل جا، مجھے لکھ دے، مجھے رنگ دے َ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبد پھر اپنے سوالات کے ساتھ مفتی صاحب کے سامنے بیٹھا ہوا تھا، مفتی صاحب ملک سے باہر جارہا ہوں، چاہتا ہوں لوگوں کو اسلام کی طرف بلاؤں، کوئی مشورہ جو شخص کی طرف بلائے اُس پر فرض ہے کہ کا ذکر کثرت سے کرے، یہ نہ کرے کہ تقریریں بہت کرے اور تنہائی میں کو یاد نہ کرے۔ سے نسبت قوی کرے، لوگوں پر اس کا اثر بھی پڑے گا، یادرکھنا کی معرفت حرام ہے اس شخص پر جس کی تنہائی پاک نہیں۔ خلوت میں عبادت کا شوق اخلاص کی نشانی ہے۔ یہ انسان بڑی عجیب چیز ہے، ماننے کو آئے تو اپنے جیسے کو خدا مان لے اور نہ ماننے پر آئے تو سیدھی سادھی بات نہ مانے۔ حضرت عمر فرماتے تھے کہ تم جوانی میں کوئی کام ایسا نہ کرنا کہ جب بڑھاپے میں لوگوں کو کے دین کی طرف بلاؤ تو وہ جوانی کے کارنامے گنوائیں۔ جوانی کو ہمشہ بے داغ رکھو، کسی سے اتنی محبت نہ کرو کہ ٹوک نہ سکو، نہ اتنی نفرت کہ ضرورت پڑنے پر شرم کے مارے جا نہ سکو۔ کس چیز سے بچوں زندگی کی سب سے بڑی گمراہی یہ ہے کہ شیطان دین کی گمراہی کے کام کو اچھا کرکے دکھاتا ہے، جب گمراہی دین کے رنگ میں آتی ہے، تواضع کِبر کے رنگ میں آتی ہے۔ غرور عاجزی سے پیدا ہوتا ہے اور فقر میں انا آجاتی ہے تو سے پناہ مانگو۔ بے شک کی پناہ بڑی چیز ہے۔ چوری کیا ہے بد ترین چور وہ ہے جو نماز میں چوری کرتا ہے، توحید کی غیرت کا نام ہے۔ نماز میں ایک بار کی طرف دھیان فرض ہے۔ کے دوست کون ہوتے ہیں نے کہا ہے کہ میرے دوست جن پر رشک کیا جائے وہ ایسے ہیں کہ کم مال چھوڑتے ہیں۔ کم بیویاں چھوڑتے ہیں۔ شہر سے دور رہتے ہیں۔ محلے میں کوئی دعوتوں میں نہیں بلاتا اور میں اسے نماز میں بڑا حصہ دیتا ہوں اور ان کے دل ہدایت کے روشن چراغ ہوتے ہیں اور جب اِن کا وقت آتا ہے تو نقد چل پڑتے ہیں۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 55 | https://www.urduzone.net/aseer-ishq-episode-15/ | فوزیہ بیگم بے ساختہ مسکرا دی تھیں۔ فریحہ کی شادی کے بعد انہیں کوئی فکر نہ تھی بلکہ اب تو انہیں صفیہ کا اصرار اور اضطراب اچھا لگنے لگا تھا مگر اس سے پہلے کہ صفیہ، انور ضیا سے شادی کی بات کرتیں، فاریہ نے انہیں اسکالر شپ کے بارے میں بتایا۔ وہ ایک روشن خیال انسان تھے۔ ایک بڑے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر رہ چکے تھے۔ تعلیم کی اہمیت سے خوب واقف تھے۔ اتنی بڑی آفر کا سن کر ان کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ مگر فاریہ جانتی تھی ان کی خوشی بے معنی ہے۔ صفیہ چچی اور خود اس کی امی اسے دو سال کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت کبھی نہیں دیں گی۔ مگر انور ضیا نے اس کا بجھا چہرہ اور افسردہ آنکھیں دیکھ کر اسے سمجھایا کہ تم فکر مت کرو، میں کچھ کرتا ہوں۔ وہ بھیگی پلکوں کے ساتھ اپنے کمرے کی طرف چل دی۔ صفیہ بیگم شادی کی تیاریوں میں لگی تھیں۔ یونہی ہفتہ گزر گیا۔ وہ عجب کشمکش کا شکار تھی۔ کل اسے فارم جمع کروانے جانا تھا تب ہی اظفر آگئے اور جب اسے پتا چلا کہ اظفر سے دادا ابا نے بات کی تھی اور انہیں اس کے باہر جاکر پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو وہ حیرت زدہ رہ گئی۔ مگ مگر وہ چچی جان۔ اس کے حلق سے گھٹی گھٹی آواز نکلی۔ میں انہیں راضی کرلوں گا۔ اظفر دھیمی آواز میں بولے۔ تم کل جاکر فارم جمع کروا دو۔ تشکر کا احساس نمی کی صورت اس کی گھنی پلکوں پر اتر آیا۔ اس پل وہ اظفر کو اتنی پیاری لگی کہ ان کا دل چاہا اسے آنکھوں میں بٹھا کر ہمیشہ کے لیے پلکیں بند کرلیں۔ اسے خود سے کبھی دور نہ ہونے دیں۔ مگر محبت کا تقاضا تھا کہ اس کی خوشی پر اپنی خوشی قربان کردی جائے اور وہ اس بات کے لیے پوری طرح تیار تھے۔ ٭ ٭ ٭ اس کی نگاہوں کے سامنے اس کے کاندھے پر ہاتھ دھرے سونم کھڑی تھی۔ اس کی آنکھوں سے دوستی کی پرانی اور مانوس روشنی پھوٹ رہی تھی۔ اسے یوں اچانک سامنے پاکر اس کے چہرے پر خوشی کا احساس بکھرا ہوا تھا۔ دلکش یہ تم ہی ہو نا کہیں میری نگاہیں دھوکا تو نہیں کھا رہی ہیں اس کے بے یقین لہجے میں کیے گئے سوال پر دلکش نے اثبات میں سر ہلایا۔ میں آج تک اس شام کے بارے میں سوچ کر پریشان ہوتی رہی ہوں، جب تم مجھ سے ملنے گھر آئی تھیں، تم مجھے کچھ بتانا چاہتی تھیں مگر بتائے بنا اچانک چلی گئی تھیں۔ کیوں دلکش دلکش نے ٹٹولتی نظروں سے سونم کی طرف دیکھا مگر اس کے کسی انداز سے یہ اندازہ نہیں ہورہا تھا کہ وہ جلیل شاہ والے حادثے سے واقف ہے۔ دلکش کو تھوڑی حیرت تو ہوئی۔ کیا جلیل شاہ نے ڈی آئی جی اعظم خان کو کچھ نہیں بتایا یا انہوں نے اپنی بیٹی کو کوئی بات نہیں بتائی۔ جو بھی ہوا، یہ بات طے تھی کہ سونم اس واقعے سے بے خبر تھی۔ ورنہ وہ اس سے اتنے پیار بھرے انداز میں ہرگز نہ ملتی۔ وہ اس سے پوچھ رہی تھی کہ وہ کب اس کے گھر آئے گی ہاں سونو مجھے ایک ضروری کام کے سلسلے میں تم سے ملنا تو ہے۔ دلکش نے سوچتے ہوئے کہا۔ دیکھو کب آنا ہوتا ہے۔ فضلو بابا بھی قریب آگئے تو دلکش نے ان کا تعارف کروایا۔ اچھا یہ ہیں سونم بٹیا وہ مسرت بھرے لہجے میں بولے۔ سونیا نے پلٹ کر انہیں دیکھا اور مسکرا کر سر کے اشارے سے سلام کیا اور پھر دلکش کی طرف متوجہ ہوگئی۔ دیکھو جلدی آنا اور ہاں، ایسا کرو نانو کو بھی ساتھ لے آنا۔ نانو کہاں آئیں گی۔ دلکش نے دل کی ٹیس سینے میں چھپاتے ہوئے کرب بھرے لہجے میں کہا۔ میں ہی آجائوں گی۔ چلو تم ہی آجائو۔ سونم مسکرا کر بولی۔ نانو کے ذکر نے دلکش کو افسردہ کردیا۔ وہ جیپ میں بیٹھ کر بھی مسلسل اداس اور دکھی دکھائی دے رہی تھی۔ اس کے ساکت لبوں پر مچلتی سسکیاں اور گھنی پلکوں پر ٹھہری نمی اس کی دلی کیفیت کی غماز تھی۔ فضلو بابا یہ بات محسوس کررہے تھے اسی لیے بات بدلنے کی غرض سے بولے۔ سونم بٹیا کی باتوں سے تو بالکل پتا نہیں چل رہا تھا کہ انہیں اس واقعے کا کچھ علم ہے۔ لحظہ بھر کو خاموش رہ کر وہ دوبارہ گویا ہوئے۔ اس کا مطلب ہے کہ جلیل شاہ نے اس حادثے کے بارے میں اگر پولیس کو نہیں بتایا تو وہ خود تمہیں تلاش کرکے سزا دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مگر تم فکر مت کرو۔ مصعب میاں اب تمہارے کیس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تمہیں شاید اندازہ نہ ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ مصعب میاں ان وکیلوں میں سے تھے جو مجرم کو پھانسی کے پھندے سے بھی اتار لاتے تھے۔ اگر مصعب میاں نے تمہاری مدد کی ٹھان لی تو سمجھو ایک کیا ہزار جلیل شاہ بھی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ پائیں گے۔ دلکش نے اداس نظروں سے فضلو بابا کی طرف دیکھا۔ ساتھ دینے کے ذکر پر اسے ایک بار پھر نانو یاد آگئی تھیں۔ ہر غم، ہر خوشی، ہر شکست، ہر فتح میں اس کا ساتھ دینے والی نانو کا نام اس کی زندگی کے پنّے سے اچانک حرفِ غلط کی طرح مٹ گیا اور وہ بدنصیب ان کا آخری بار چہرہ بھی نہ دیکھ سکی تھی۔ اس کی پلکیں ایک بار پھر بھیگتی چلی گئیں۔ جیپ گیٹ کے سامنے روک کر ابھی فضلو بابا اتر کر گیٹ کھولنے کا ارادہ ہی کررہے تھے کہ آہستگی سے گیٹ وا ہوگیا۔ مدھم روشنی میں انہوں نے مصعب کو حیرانی سے دیکھا اور پھر تیزی سے جیپ اندر لے آئے۔ پھر وہ تینوں ایک ساتھ اندر کی طرف بڑھے۔ دلکش کا اداس چہرہ اور بھیگی پلکیں مصعب کی آنکھوں سے چھپی نہ رہیں، اسی لیے اس کے کمرے میں چلے جانے کے بعد وہ فضلو بابا کے پاس کچن میں آکر بولے۔ دلکش کو کیا ہوا کچھ اپ سیٹ سی لگ رہی ہے۔ فضلو بابا تو پہلے ہی ان کے کچن میں آنے پر حیران ہو رہے تھے۔ کوکب کو پکانے کا بہت شوق تھا۔ اس کا زیادہ وقت کچن میں ہی گزرتا تھا۔ مصعب گھر میں ہوتے تو زیادہ تر اس کے ساتھ کچن میں ہی پائے جاتے مگر کوکب کی بے وقت موت کے بعد مصعب کی زندگی بدل گئی تھی۔ کھانے کا ہوش رہا تھا، نہ کبھی کچن کی طرف پلٹ کر دیکھا تھا۔ مگر آج برسوں بعد انہیں کچن میں دیکھ کر فضلو بابا کو حیرت بھری مسرت ہورہی تھی اور ان کے اس خیال کو تقویت ملی تھی کہ مصعب رفتہ رفتہ تبدیل ہو رہے تھے۔ پھر دلکش کے لیے ان کے سوال نے بھی فضلو بابا کو حیران کیا تھا۔ وہ جو اپنے غم کے سوا ہر چیز فراموش کیے بیٹھے تھے، شاید برسوں میں پہلی بار انہوں نے کسی اور کے کرب کا احساس کیا تھا۔ ہم چائے بنا رہے ہیں، آپ برآمدے میں چل کر بیٹھیے۔ ہم دلکش بٹیا کو بھی وہیں بلا لاتے ہیں، پھر آپ کو سب بتائیں گے۔ فضلو بابا کی بات سن کر وہ خاموشی سے کچن سے نکل کر برآمدے میں دھری بید کی کرسی پر جا بیٹھے تھے۔ کچھ ہی دیر بعد افسردہ، مضحمل سی دلکش نمودار ہوئی۔ اسے دیکھتے ہی اچانک ان کے دل میںسجیلہ کا خیال جاگ اٹھا اور اپنے اس خیال پر انہیں حیرت ہوئی۔ بھلا دلکش اور مسز آغا کے اپاہج خانے کی ورکر سجیلہ میں کیا قدر مشترک تھی کہ انہیں دلکش کو دیکھتے ہی سجیلہ کا خیال آگیا۔ شاید ان دونوں کا دوپٹہ اوڑھنے کا انداز ایک جیسا تھا۔ اس شام سجیلہ نے خود کو دلکش کی طرح سیاہ رنگ کی بڑی سی چادر میں چھپایا ہوا تھا۔ بلاشبہ دلکش، سجیلہ سے کہیں زیادہ حسین تھی۔ اس کے باوجود کوئی چیز ایسی ضرور تھی جو دلکش سے مشابہت رکھتی تھی شاید اسی لیے دلکش کو دیکھتے ہی انہیں بے اختیار سجیلہ یاد آگئی تھی۔ اس کے جانے کے بعد وہ ایک لمحے کے لیے بھی اسے نہ بھول پائے تھے۔ زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ وہ کوکب کی بجائے کسی اور کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ بڑی مشکل سے انہوں نے اپنی سوچوں پر قابو پا کر خود کو کمرے کی قید سے باہر نکالا۔ اس وقت فضلو بابا، دلکش کے ساتھ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔ پورا گھر خاموشی میں ڈوبا ہوا تھا۔ برسوں بعد انہیں خاموشی اور سکوت کا وحشت ناک احساس ہوا تھا۔ آوازیں بھی بڑی نعمت ہیں۔ یہ آوازیں، یہ آہٹیں، کسی اور کے ہونے کا احساس، انسان کو زندہ رہنے کا حوصلہ دیتی ہیں، اکیلے پن کے خوف کو دور کرتی ہیں۔ اس بات کا ادراک انہیں آج ہی ہوا تھا۔ تب ہی جیپ کے رکنے کی آوازیں سن کر وہ تیزی سے گیٹ کھولنے کے لیے چلے گئے تھے۔ دلکش ایک کرسی پر آبیٹھی تھی۔ فضلو بابا چائے کے مگ اور شامی کباب کی پلیٹ ٹرے میں دھرے آموجود ہوئے تھے۔ لگتا ہے اپنی کلاس فیلو اور پرانی دوست سے مل کر تمہیں کوئی خوشی نہیں ہوئی مصعب نے اس کی بھیگی پلکوں کی طرف دیکھ کر کہا تو وہ سٹپٹا کر بولی۔ ایسا تو نہیں ہے بس نانو کے ذکر پر دل بھاری ہوگیا تھا۔ تمہارے درد کو میں محسوس کرسکتا ہوں۔ مصعب سنجیدہ لہجے میں گویا ہوئے۔ یہ سچ ہے کہ پرانی یادوں کو بھول جانا اتنا آسان نہیں لیکن زندہ رہنے کے لیے بیتے دنوں کے غموں سے دامن چھڑانا ہی ہوگا۔ دلکش نے حیرانی سے ان کی طرف دیکھا۔ ایسا محسوس ہورہا تھا وہ دلکش سے زیادہ خود کو یہ بات باور کروانا چاہ رہے تھے۔ فضلو بابا نے مسرور نظروں سے ان کی طرف دیکھا۔ وہ بات جو کوئی مصعب کو نہ سمجھا سکا تھا، آج وہی بات وہ دلکش کو سمجھا رہے تھے۔ پہلے میں سمجھتا تھا پرانی یادوں سے دامن بچانا ممکن نہیں لیکن اب میں سوچتا ہوں شاید ایسا ممکن ہے۔ اور بے ساختہ ان کی نگاہوں میں سجیلہ کا دمکتا چہرہ گھوم گیا۔ ایک اور بات۔ فضلو بابا نے دھیمی آواز میں گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا۔ ہم فکرمند تھے کہ کہیں عدیل میاں ملک سے باہر نہ چلے گئے ہوں مگر کل ہم دونوں جب کپڑے لینے مارکیٹ گئے تو وہاں وہ دکھائی دیے تھے مگر یہ پتا نہیں چلا کہ وہ شہر میں ہیں یا گائوں میں جلیل شاہ کے ساتھ حویلی میں ہیں۔ عدیل شاہ کا کچھ اتا پتا معلوم ہو تو ان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے اور انہیں حقیقت حال سے آگاہ کیا جائے ورنہ وہ کسی دن خاموشی سے پردیس سدھار جائیں گے اور سب کہانی دھری کی دھری رہ جائے گی۔ فضلو بابا کی دلیل میں بڑی سچائی تھی۔ مصعب سوچ میں پڑ گئے۔ فضلو بابا آپ کا یہ احسان یہ محبت بے ساختہ اس کی آواز بھرا گئی۔ احسان کیسا فضلو بابا نے آگے بڑھ کر اس کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا۔ تم ہمارے لیے کوئی غیر تھوڑی ہو ہم چاہتے ہیں خدا جلد ازجلد تمہارا شوہر تمہیں عطا کردے۔ ہم تمہیں اس گھر سے عدیل میاں کے ساتھ رخصت کریں گے۔ دلکش کی بھیگی پلکوں میں حیرانی پھیل گئی۔ کیا کبھی ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ پھر اس نے پلکیں بند کرکے اللہ سے دعا کی۔ مجھ حرماں نصیب اور راہِ گم گشتہ مسافر کو منزل پر پہنچا دینا میرے رب ہمارا خیال ہے کہ ہم کل ہی سورج پور جاکر سن گن لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ عدیل میاں کیا وہاں ہیں۔ فضلو بابا کا اس طرح وہاں جانا خطرناک تو تھا مگر یہ رسک لیے بنا چارہ بھی نہ تھا۔ سو اگلے دن صبح فضلو بابا سورج پور کے لیے روانہ ہوگئے۔ ٭ ٭ ٭ صبح سے ہی جلیل شاہ کا موڈ سخت خراب تھا۔ اس نے جو چاہا تھا، جب چاہا تھا، کسی نہ کسی طرح حاصل کرلیا تھا۔ چاہے وہ عقیل شاہ کی جاگیر تھی یا شہر میں پھیلا نوشابہ کے والد سیٹھ انوار کا وسیع و عریض کاروبار ایک ذرا سی کوشش سے حاصل کرلیا تھا۔ نوشابہ کو موت کے گھاٹ اتار کر اور عقیل شاہ کو پاگل ثابت کرکے، منظر سے غائب کروا کر عدیل شاہ کی پرورش اپنے نہج پر کی تھی اور کسی کو ذرّہ بھر شبہ نہیں ہونے دیا۔ پہلی شکست کا سامنا اسے دلکش کی طرف سے ہوا تھا۔ وہ اسے لہولہان کرکے نا صرف فرار ہوگئی تھی بلکہ اب تک مفرور تھی اور مسلسل تلاش کے باوجود وہ اب تک ہاتھ نہیں لگی تھی۔ دوسری طرف پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ اٹکا ہوا تھا۔ پلاٹ اس کے نام منتقل ہوجاتا تو وہ فوراً عدیل کو سات سمندر پار بھیج دیتا اور اس طرح دلکش کا عدیل تک پہنچنے کا باب ہی بند ہوجاتا۔ دوسری طرف وہ مرید خان اور اس کے چیلوں سے سخت خفا تھا۔ وہ ابھی کوئی تلخ بات کہنے ہی والا تھا کہ نور خان تیزی سے اندر داخل ہوا۔ سائیں ادھر ڈاک خانے کے پاس ایک شخص عدیل سائیں کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ کون تھا وہ جلیل شاہ نے جلدی سے پوچھا۔ تم لوگوں نے اس کے ساتھ کیا کیا سائیں کرنا کیا تھا۔ نور خان جلدی سے بولا۔ اس کے منہ پر کپڑا ڈال کے آپ کی خدمت میں لے آئے ہیں۔ اور اگلے ہی لمحے وہ ایک شخص کو دھکیلتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ اس شخص کے سر اور چہرے پر ایک کپڑا منڈھا ہوا تھا۔ جلیل شاہ نے آگے بڑھ کر اس کے چہرے سے کپڑا کھینچ کر الگ کیا اور اپنے سامنے کھڑے شخص کو حیرت سے دیکھنے لگا۔ میں پوچھتا ہوں یہ سب کیا مذاق ہے سامنے کھڑے شخص نے غصے سے پوچھا۔ مجھے آخر اس طرح اٹھا کر یہاں لانے کا مقصد کیا ہے میں ایک کوریئر سروس کا ملازم ہوں۔ آنے والے نے اپنے یونیفارم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ میں شہر سے بائیک پر یہاں عدیل شاہ کے لیے امریکا کی یونیورسٹی سے بھیجا گیا لیٹر لے کے آیا تھا۔ پوسٹ آفس کے پاس رک کر میں کسی سے عدیل شاہ کا پتا معلوم کررہا تھا کہ یہ نا معقول لوگ مجھے یہاں لے آئے۔ جلیل شاہ نے پُرجلال نظروں سے اس کی طرف دیکھا۔ پھر دھیمی آواز میں بولا۔ تم عدیل شاہ کا پتا پوچھ رہے تھے نا یہ عدیل کا گھر ہی ہے۔ ان لوگوں نے تمہیں صحیح جگہ پہنچایا ہے مگر ان کا پہنچانے کا طریقہ مناسب نہیں تھا اس کے لیے ان کی طرف سے میں معذرت کرتا ہوں۔ کچھ دیر بعد کوریئر کے نمائندے کو رخصت کرنے کے بعد جلیل شاہ نے خونخوار نظروں سے نور خان اور اس کے ساتھیوں کی طرف دیکھا۔ وہ تینوں سر جھکائے حیران و پریشان کھڑے تھے۔ ٭ ٭ ٭ شادی کو کئی ہفتے گزر گئے تھے مگر فریحہ اور آذر کے مابین فاصلہ اور دوری کی خلیج جوں کی توں موجود تھی۔ یہ خلیج پاٹنے کی فریحہ نے بھی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔ وہ اب تک کھل کر ان سے بات بھی نہیں کر پائی تھی۔ ایک عجب سا حجاب مانع تھا۔ باقی ان کے ہر کام کی ہر ذمہ داری نہایت احسن طریقے سے سنبھال لی تھی۔ ابھی کل رات کی بات تھی، وہ ان کے لیے نائٹ سوٹ نکال کر لائی تو وہ بیزاری سے بولے۔ کرمو کہاں ہے تمہارا یہ کام نہیں ہے۔ پھر آپ ہی بتا دیجیے۔ فریحہ نے نگاہ جھکا کر معصوم لہجے میں کہا۔ میرا آخر کام کیا ہے لمحہ بھر کو آذر سٹپٹا کر چپ ہوگئے تھے۔ مجھے آپ کا کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔ انہیں جزبز ہوتا دیکھ کر وہ سچے لہجے میں بولی۔ آپ کی بیوی ہونے کے ناتے آپ کا خیال رکھنا، آپ کی خدمت کرنا میرا فرض ہے۔ آذر خاموشی سے اسے تکے گئے اور وہ سہج سہج قدم دھرتی باہر چلی گئی۔ ٭ ٭ ٭ گھنٹی بجتے ہی انوشہ نے لپک کر فون اٹھایا۔ دوسری طرف حسب توقع حارب تھا۔ وہ اس سے شکایت کررہا تھا کہ کتنے دن ہوگئے ملاقات کو۔ جب سے بیگم تیمور اور آذر کو حارب کے بارے میں پتا چلا تھا، وہ بہت محتاط ہوگئی تھی۔ یہ سوچ کر حجاب آنے لگا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ وہ کس سے ملنے جاتی ہے تب ہی اس نے حارب سے ملنا کم کردیا تھا۔ او کم اون انّو حارب زچ ہوکر بولا۔ یہ کیسی بیک ورڈ خواتین جیسی باتیں کرنے لگی ہو تم جانتی ہو نا دو چار دن تم سے نہ ملوں تو میری دھڑکنیں مدھم پڑنے لگتی ہیں۔ تمہارا یہ دیوانہ لحظہ لحظہ مرنے لگتا ہے۔ او حارب پلیز انوشہ بے تابانہ بولی۔ مرنے اور بچھڑنے کی بات مت کیا کرو۔ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ اگر واقعی ایسا ہے تو دس منٹ میں پہنچ جائو۔ میں تمہاری راہ دیکھ رہا ہوں۔ حارب نے بے قراری سے کہا۔ اور ہاں دس منٹ سے ایک منٹ بھی اوپر ہوا تو میں اس سامنے والی جھیل میں کود کر جان دے دوں گا۔ اتنا کہہ کر حارب نے موبائل بند کردیا۔ انوشہ تیزی سے باتھ روم کی طرف بڑھ گئی۔ وہ تیار ہوکر نیچے اتری اور گاڑی کی چابی اٹھاتی تیزی سے باہر نکل گئی۔ صاعقہ تیمور نے سیڑھیاں اترتے ہوئے انوشہ کو جاتے دیکھا تھا مگر وہ بنا کچھ بولے اپنے مخصوص صوفے پر آبیٹھی تھیں۔ انہوں نے موبائل نکال کر سلطان کا نمبر ملایا۔ جی اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔ دوسری طرف سے سلطان کی سپاٹ آواز سنائی دی۔ یہ میں بھی جانتی ہوں۔ بیگم تیمور نے دھیمی آواز اور تلخ لہجے میں کہا۔ میں اس کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں اپنے پہلے اقدام سے وہ جو چاہتی تھی، حاصل کرچکی ہے۔ آذر پوری طرح اس کی جھوٹی محبت کے جال میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ تم کنزہ پر نظر رکھو جلد ہی میں تمہیں ایک نیا ٹاسک دینے والی ہوں۔ جی بہتر۔ سلطان نے جواب دیا اور فون بند کردیا۔ ٭ ٭ ٭ آذر نے نگاہ اٹھا کر فریحہ کی طرف دیکھا۔ وہ ان کی فائلیں اور کتابیں ترتیب سے رکھ رہی تھی۔ وہ خاموشی سے صوفے کی طرف بڑھ گئے۔ اتنے دن گزرنے کے باوجود وہ اب تک فریحہ کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں قائم کرسکے تھے۔ اس کا معصومانہ انداز، بھولی بھالی باتیں، بے ریا آنکھیں انہیں اپنی جانب کھینچتی تھیں تو اس کی بے لوث خدمت، بے غرض محبت اور گھر کے ماحول میں ڈھل جانے کی صلاحیت انہیں کبھی کبھی حیران کردیتی تھی۔ وہ مام، انوشہ اور خود ان سے کس قدر مانوس ہوگئی تھی۔ اس نے سب کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔ مام اسے پیار سے بیٹی اور نور جہاں دلہن بیگم کہہ کر مخاطب کرتی تھیں جبکہ انوشہ کا بھابی جانی کہتے منہ سوکھتا تھا۔ ایک وہی تھے جو اب تک اس کا نام لبوں تک آنے سے پہلے ہی روک دیتے تھے۔ اپنے دل کے شہر کی طرف پیشرفت کرتے اس کے قدموں کو انہوں نے جانے کس کس جتن سے روکا ہوا تھا۔ کبھی کبھی وہ خود کو بے حد کمزور اور بے بس محسوس کرنے لگتے تھے۔ اب تک انہوں نے کنزہ کو ہی اپنی منزل مانا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ انہیں احساس ہو رہا تھا کہ فریحہ کو نظرانداز کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ خود صاعقہ تیمور بھی یہ بات جان گئی تھیں کہ وہ اپنی کوشش میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔ آذر کو فریحہ کے دامن سے باندھ کر بھی وہ انہیں کنزہ کے جال سے نہیں نکال سکی تھیں۔ شاید ایسا ہو بھی جاتا مگر کنزہ نے خودکشی کا سوانگ رچا کر ایک جست میں آذر کو اپنی مٹھی میں لے لیا تھا۔ اب صاعقہ تیمور کو ایسی حکمت عملی تیار کرنی تھی تاکہ وہ آذر کو فریحہ کے قریب لا سکیں۔ سو انہوں نے آج آذر کو فریحہ کے ساتھ اس کے میکے بھیجنے کا ارادہ کیا تھا۔ آذر فریحہ کی بہن نے امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹرز مکمل کیا ہے۔ تمہیں آج شام فریحہ کے ساتھ اس کے گھر جانا ہے۔ فریحہ نے حیران نظروں سے بیگم تیمور کی طرف دیکھا اور حسب توقع آذر نے سر تسلیم خم کردیا۔ وہ اپنی شادی، کنزہ اور فریحہ کے تکون میں اس طرح الجھ کر رہ گئے تھے کہ حارب کو بالکل بھلا بیٹھے تھے۔ آج انہیں حارب کا خیال آگیا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ آج آفس سے آکر مام سے حارب کے بارے میں بات کریں گے اور انہیں جلد ازجلد حارب سے ملنے کے لیے آمادہ کریں گے۔ ٭ ٭ ٭ اپاہج خانے میں سجیلہ اپنا کام نمٹا کر کمرے میں لوٹ آئی تھی۔ آج کل وہ عجیب سی کیفیت سے دوچار تھی۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا۔ ایک عجیب سی بے کلی اسے گھیرے رکھتی۔ کبھی ماضی کی یادیں اسے گھیر لیتیں۔ گائوں کا کچا گھر، آنگن میں مٹی کا چولہا، برآمدے میں لٹکی لالٹین، مونڈھے پر بیٹھا بابا اور چارپائی پر بیٹھی ماں دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ خواب ہوگیا تھا اور وہ اس پرسکون گھر سے اس رفاہی ادارے میں پہنچ گئی تھی۔ شروع شروع میں بہت بے کلی تھی پھر رفتہ رفتہ صبر آگیا تھا۔ اس نے اپنے بارے میں مسز آغا کو کچھ زیادہ نہیں بتایا تھا۔ انہوں نے بھی نہیں کریدا تھا۔ دلکش کی یاد کبھی کبھی اسے ایک دم بے قرار کردیتی تھی۔ کرن کی محبت نے اسے بہت سہارا دیا تھا۔ وہ اسے اس کے باپ سے ملوانا چاہتی تھی۔ فائل میں اس نے اس کے باپ مصعب کی تصویر دیکھی اور اس تصویر کو دیکھ کر ایک عجب سے احساس نے اس کے دل میں سر اٹھایا تھا۔ پھر مصعب سے ملنے کے بعد اس کی سوچوں کے دھاروں کا رخ ہی بدل گیا تھا۔ وہ مصعب سے کرن کا حق لینے گئی تھی مگر وہاں جانے کے بعد اپنا کچھ کھو جانے کا احساس ہوا تھا۔ مسز آغا کو اس نے ساری صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔ وہ مایوس نہیں تھی۔ اسے یقین ہوچلا تھا کہ جلد یا بدیر مصعب اپنے خول سے باہر آجائیں گے اور کرن کو اپنا لیں گے۔ سچی کرن نے اس کی بات سنی تو اس کی اداس آنکھوں میں امید کے دیے جگمگا اٹھے۔ کیا وہ واقعی مجھ سے محبت کرنے لگیں گے ہاں۔ سجو نے پُر یقین لہجے میں جواب دیا۔ کیا وہ آپ سے بھی اسی طرح محبت کرنے لگیں گے۔ کرن نے دھیمے لہجے میں کہا۔ جس طرح میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔ سجو کا دل بے اختیار دھڑک اٹھا تھا۔ کرن کے معصومانہ سوال نے اس کے دل و دماغ میں شمار سوالوں کا واضح جواب دے دیا تھا۔ آج اسے پتا چل گیا تھا کہ جب دل کہیں لگ جاتا ہے تو پھر کہیں اور نہیں لگتا محبت جب دل میں آتی ہے تو سکون رخصت ہوجاتا ہے۔ اس کی بے سکونی اور بے کلی کا سبب یہی محبت تھی۔ وہ شاید اس حقیقت سے آنکھیں ملانا نہیں چاہتی تھی کہ اسے مصعب سے محبت ہوگئی ہے۔ اور آج جب کرن نے اس سے یہ سوال کیا تو وہ چور سی ہوگئی تھی کرن خاموش نگاہوں سے اس کے چہرے پر بنتے بگڑتے رنگ دیکھ رہی تھی۔ پھر کچھ سوچ کر بولی۔ آپ کے پاس بابا کا فون نمبر ہے نا اور سجو کے اثبات میں سر ہلانے پر وہ خوش ہوکر بولی۔ تو چلیے ہم انہیں فون کرتے ہیں۔ فون سجو نے چونک کر کرن کی طرف دیکھا۔ یہ خیال اسے پہلے کیوں نہیں آیا۔ یہ سچ تھا کہ چاہتے ہوئے بھی وہ روز ان کے گھر نہیں جاسکتی تھی مگر فون پر تو رابطہ ہوسکتا تھا۔ ان کی آواز سننے اور ان سے بات کرنے کا موقع مل سکتا تھا۔ اس کا دل ایک نئے احساس سے دھڑکنے لگا۔ اس نے ٹیلیفون سیٹ اٹھا کر اپنے قریب رکھ لیا۔ اور کرن پُر اشتیاق انداز میں اس کے سامنے آبیٹھی۔ سجو نے لرزتی انگلیوں اور دھڑکتے دل سے مصعب کے گھر کا نمبر ڈائل کیا۔ لائونج کی خاموشی اور ساکت فضا میں بے ساختہ فون کی گھنٹی بج اٹھی۔ مصعب اس وقت فون کے قریب ہی بیٹھے تھے۔ کئی دنوں سے وہ اپنے اندر ایک غیر محسوس سی تبدیلی محسوس کررہے تھے۔ دس سال میں پہلی بار وہ اپنی بیٹی کرن کے بارے میں سوچ رہے تھے اور پھر آپ ہی آپ ان کی سوچوں کے دھارے سجیلہ کی طرف بہہ نکلے تھے۔ آج برسوں بعد ان کے دل کے زنگ آلود قفل پر کسی کی یاد کی ضرب پڑی تھی۔ ان کے دل کے بند دروازوں پر پہلی بار کسی نے دستک دی تھی۔ انہیں احساس تھا کہ انہوں نے اپاہج خانے سے آنے والی سجیلہ کے ساتھ کوئی اچھا رویّہ روا نہ رکھا تھا۔ اب انہیں اپنے رویّے پر افسوس ہورہا تھا۔ انہوں نے اس معصوم سی، پیاری سی لڑکی کا دل دکھایا تھا۔ انہیں اس سے اپنے رویّے پر معذرت کرنی چاہیے۔ وہ اس کے لیے خود کو آمادہ کرچکے تھے مگر اس کے لیے وہ اپاہج خانے جانے کی ہمت خود میں نہیں پا رہے تھے۔ اچانک ان کے دل میں خیال آیا تھا کہ کیوں نہ فون کرکے وہ سجو سے معافی مانگ لیں۔ اس خیال کے آتے ہی انہوں نے ڈھونڈ کر وہ لفافہ نکالا جو مسز آغا کے ادارے سے آیا تھا۔ اس پر وہاں کا نمبر لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے فون اپنی جانب کھینچ کر نمبر ملایا مگر فون انگیج تھا کیونکہ ٹھیک اسی لمحے سجو نے ان کا نمبر ڈائل کیا تھا۔ دوسری بار سجو نے نمبر ڈائل کیا۔ رابطہ ملنے پر اس نے فوراً ہی لائن ڈس کنیکٹ کردی۔ کچھ حیا اور کچھ خوف کا ملا جلا تاثر تھا۔ بھلا اس کی آواز سن کر مصعب کیا سوچیں گے۔ اس سوچ نے اس کے رخساروں کو گلگوں کردیا تھا اور اس نے گھبرا کر لائن کاٹ دی تھی۔ پھر کچھ کرن کے اصرار اور کچھ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس نے دوبارہ نمبر ملایا۔ فون کی گھنٹی نے ایک دم ہی لائونج کے پرسکون ماحول کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔ مصعب نے بے ساختہ چونک کر فون اٹھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا کہ فون کٹ گیا۔ اف کیا مصیبت ہے۔ مصعب جھنجھلا کر اٹھ کھڑے ہوئے۔ کیا ہوا دلکش ابھی ابھی لائونج میں داخل ہوئی تھی۔ اس نے حیرانی سے سوال کیا۔ کچھ نہیں۔ مصعب نے پلٹ کر اس کی طرف دیکھا۔ وہ فون پر سجیلہ سے معذرت کے خواہاں تھے مگر بات نہ ہونے کی وجہ سے کچھ بددل سے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئے۔ تب ہی ایک بار پھر فون بجا اور دلکش نے آگے بڑھ کر فون اٹھا لیا تھا۔ دوسری طرف سجیلہ فون اٹھائے جانے پر قدرے الرٹ ہوگئی تھی۔ اس سے قبل وہ کچھ کہتی، اس کی سماعت سے ایک نسوانی آواز ٹکرائی۔ وہ حیران ہوئی۔ اس نے فوراً ہی فون بند کردیا۔ اب کیا ہوا کرن نے الجھے ہوئے لہجے میں پوچھا۔ وہاں کسی لڑکی نے فون اٹھایا تھا۔ سجیلہ نے حیران اور قدرے پریشان لہجے میں بتایا۔ اس لڑکی کی آواز سجیلہ کو عجب الجھن اور مخمصے میں ڈال رہی تھی۔ لب و لہجے سے وہ ملازمہ نہیں لگ رہی تھی تو کیا مصعب نے کسی عورت کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے سجو کو اپنا دل بیٹھتا ہوا محسوس ہورہا تھا۔ کرن تم تو کہہ رہی تھیں تمہارے پاپا، فضلو بابا کے ساتھ گھر میں اکیلے رہتے ہیں۔ وہ اضطراری کیفیت میں کرن سے پوچھ بیٹھی۔ پھر پھر یہ لڑکی کون تھی لڑکی کرن سوچ میں ڈوب گئی۔ پھر بے ساختہ چہک کر بولی۔ وہ پھوپی ہوں گی۔ پاپا کی بہن اس دن مجھ سے ملنے وہی تو آئی تھیں۔ میں نے آپ کو بتایا تو تھا۔ او اچھا۔ سجو کا دل ڈوبتے ڈوبتے ٹھہر گیا۔ اور اس نے پیشانی پر پھوٹ کے آنے والے پسینے کو پونچھ کر ایک بار پھر فون کی طرف ہاتھ بڑھا دیا۔ اب کے فون کی گھنٹی پر فضلو بابا نے فون اٹھایا تھا۔ آپ کون ان کے پوچھنے پر سجیلہ نے جھجکتے ہوئے کہا۔ میں سجیلہ مصعب صاحب سے بات ہوسکتی ہے اوہو سجیلہ بٹیا۔ حسبِ عادت فضلو بابا نے خوشی کا اظہار کیا۔ سجیلہ کے نام پر مصعب نے بے اختیار چونک کر فضلو بابا کی طرف دیکھا۔ ان کے چہرے کے بدلتے تاثرات نے دلکش کو حیران کردیا تھا۔ مصعب میاں۔ فضلو بابا نے پلٹ کر ان کی طرف دیکھا۔ مصعب کے کرخت چہرے پر نرم سی پرچھائیاں پھیل گئی تھیں۔ دلکش حیرت سے یہ سب دیکھ رہی تھی۔ وہ سجیلہ سے نہیں مل سکی تھی پر اس وقت وہ اسی کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ کون ہے یہ لڑکی سجیلہ کرن جس کی محبت کا دم بھرتی ہے۔ جس نے ایک ہی ملاقات میں مصعب کے پتھر دل میں جونک لگا دی تھی۔ کیا مصعب، کوکب کے علاوہ بھی کسی اور لڑکی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں دلکش نے بے یقین نگاہوں سے مصعب کی طرف دیکھا۔ وہ ریسیور تھام کر کان سے لگا چکے تھے۔ سجیلہ کی نرم، دلکش اور کسی قدر سہمی ہوئی آواز ان کی سماعت سے ٹکرائی۔ دراصل میں آپ سے معذرت کرنا سجو کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیا بات کرے۔ ان کی سحر خیز آواز سن کر ہی دل شدت سے دھڑکنے لگا تھا۔ معذرت تو مجھے کرنی چاہیے۔ مصعب کا لہجہ صاف اور سادہ تھا۔ اس وقت آپ کی باتیں اچھی نہیں لگ رہی تھیں مگر بعد میں سوچا تو آپ نے سوچا تو کیا کیا سوچا آپ نے سجیلہ نے بے تاب لہجے میں سوال کیا۔ مصعب نے کن انکھیوں سے فضلو بابا اور دلکش کی طرف دیکھا۔ دونوں ہی گہری نظروں سے انہیں دیکھ رہے تھے۔ وہ چوری پکڑے جانے کی وجہ سے نروس ہوگئے۔ وہ آپ سے جب ملاقات ہوگی تو بتائوں گا۔ انہوں نے جلدی سے جواب دیا۔ کک کب سجیلہ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ وہ خود سے ملاقات کی بات کریں گے۔ یہ اس نے کب سوچا۔ کہاں ملاقات ہوگی آپ یہاں آجایئے نا کسی دن سجیلہ نے تجویز پیش کی۔ کرن سے بھی ملاقات ہوجائے گی۔ نن نہیں۔ وہ گھبرا کر بولے۔ میرے لیے وہاں آنا شاید ممکن نہ ہو۔ تو میں آجائوں آپ کے گھر سجیلہ کے لہجے میں بیک وقت کئی جذبے ہلکورے لے رہے تھے۔ حسرت، حیرت، آرزو، بے یقینی، جستجو اور تڑپ۔ جی ضرور۔ مصعب نے دھیمے لہجے میں کہا۔ آپ جب آنا چاہیں، موسٹ ویلکم فون بند کرکے مصعب نگاہیں چراتے اپنے کمرے میں چلے گئے تھے۔ دلکش اور فضلو بابا نے معنی خیز نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ آپ سجیلہ سے تو ملے ہیں دلکش نے دھیمی آواز میں پوچھا۔ کیسی ہے کون ہے یہ سجیلہ جانے کیوں اس نام پر اس کے دل میں ایک کسک سی جاگ اٹھتی تھی۔ اس سے ملنے، اسے دیکھنے کے لیے اس کا دل بے تاب ہوگیا تھا۔ مصعب کے انداز سے بہت کچھ اندازہ ہورہا تھا مگر اللہ جانے سجیلہ بھی اسی انداز میں سوچ رہی ہے یا نہیں۔ ممکن ہے کہ وہ ادارے کی ملازم ہونے کے ناتے کرن کی وجہ سے ایک ذمہ داری نبھا رہی ہو۔ یہ تبسم، یہ تکلم اس کی عادت ہی نہ ہو دلکش نے سوچا۔ بقول فضلو بابا دس سالوں کی تاریک رات کے بعد مصعب کے رویّوں میں روشنی جھلملاتی دکھائی دے رہی تھی۔ برسوں بعد شاید پہلی بار کسی عورت کی آواز سن کر ان کے چہرے پر ایک خوشگوار تاثر ابھرا تھا۔ اللہ کرے یہ خوشگوار احساس ہمیشہ قائم رہے۔ دلکش نے دل ہی دل میں دعا کی۔ ٭ ٭ ٭ انور ضیا یہ بات اچھی طرح جانتے تھے کہ شادی زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مگر وہ تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے بھی واقف تھے۔ اسی لیے فاریہ کے اسکالر شپ کی خبر نے انہیں مسرور کردیا تھا۔ فاریہ کے شوق اور علم کی پیاس کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ فاریہ اور اظفر کے شادی کے معاملے کو مؤخر کردیا جائے اور فاریہ کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے براہِ راست اپنے بیٹے صفدر اور بہو صفیہ سے بات کرنے کی بجائے اپنے پوتے اظفر سے بات کی۔ کیونکہ وہ جانتے تھے نئی نسل زیادہ ذہین، زیادہ معاملہ فہم اور زیادہ قابلِ بھروسہ ہے۔ سو ان کی توقع کے عین مطابق اظفر نے خوشی سے ان کے فیصلے کو قبول کرلیا بلکہ ماں کو راضی کرنے کا بیڑا بھی اٹھا لیا تھا۔ فاریہ کے لیے اس خوشی سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں ہوسکتی تھی اور وہ فاریہ کو زندگی کی ہر خوشی دینے کا تہیہ کیے بیٹھے تھے۔ اشعر چھوٹا تھا۔ میٹرک کا طالب علم اس کے باوجود اظفر کے فیصلے سے اسے اختلاف تھا۔ آپ کا کیا خیال ہے پی ایچ ڈی کے بعد وہ واپس آئیں گی اشعر کے جارحانہ انداز میں کیے گئے سوال کا اظفر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اور فرض کرلیں وہ واپس بھی آجاتی ہیں تو کیا یہ ضروری ہے کہ ڈاکٹر فاریہ اپنے معمولی سے پرچون فروش کزن سے شادی کے لیے آمادہ ہوجائیں گی اظفر کے دل کو ایک دھکا سا لگا۔ یہ بات انہوں نے سوچی بھی نہیں تھی۔ وہ سچائی اور محبت پر ایمان رکھتے تھے اور ان کو یقین تھا محبت زبردستی کا کھیل نہیں۔ محبت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی درمیانی راستہ نہیں ہوتا۔ محبت ایک مکمل خود سپردگی کا نام ہے۔ ان کے چہرے پر پھیلتی اداسی کو دیکھ کر اشعر نے دھیمے لہجے میں کہا۔ میں آپ کو خوش دیکھنا چاہتا ہوں بھائی اور جانتا ہوں آپ کی خوشی فاریہ آپی کے ساتھ ہی ہے۔ صفیہ بیگم نے سنا تو بہت خفا ہوئیں۔ وہ فوراً شادی کرنا چاہتی تھیں یا رشتہ ختم کرنے کے درپے تھیں۔ تم ہو تمہارا بیٹا فاریہ سے کس قدر محبت کرتا ہے۔ صفدر میاں نے رسان بھرے لہجے میں سمجھایا۔ اگر تم فاریہ سے رشتہ توڑ دو گی تو وہ عمر بھر کسی اور سے رشتہ نہ جوڑ سکے گا۔ اور جو کل خود فاریہ نے رشتہ توڑ دیا تو صفیہ بیگم تنک کر بولیں۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا تم اللہ پر بھروسہ اور فاریہ پر یقین رکھو صفیہ بیگم خاموش ہوگئی تھیں۔ اظفر کے بے حد سمجھانے پر آخر صفیہ بیگم کو ماننا ہی پڑا تھا۔ فوزیہ بیگم خود بھی فاریہ کے پردیس جانے کے حق میں نہیں تھیں۔ مگر جب صفیہ مان گئیں تو انہیں بھی سرِ تسلیم خم کرنا پڑا تھا۔ فاریہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ تیاریاں شروع ہوگئی تھیں۔ اسے پتا چلا تھا کہ شام کو فریحہ اور آذر بھی آنے والے ہیں۔ ٭ ٭ ٭ کنزہ کی غیر موجودگی میں سرفراز اس کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ آذر کو آفس میں داخل ہوتے دیکھ کر وہ مسکراتے ہوئے قریب چلے آئے۔ غفار ان کا بیگ اٹھائے کمرے میں داخل ہوا۔ بیگم صاحبہ نے حکم دیا ہے کہ آج شام کو آپ کا کوئی پروگرام نہ رکھا جائے۔ وہ دھیمی آواز میں بتا رہے تھے۔ کیونکہ شام کو آپ کو دلہن بیگم کو لے کے ان کے میکے جانا ہے۔ او ہاں۔ آذر بے ساختہ بولے۔ غفار نے چونک کر ان کی طرف دیکھا۔ پھر خاموشی سے باہر چلا گیا۔ اس نے کنزہ کو خبر پہنچائی۔ صاب آج دلہن بیگم کو لے کے ان کے میکے جا رہے ہیں۔ کنزہ کا دل دھک سے رہ گیا۔ اوہ تو بیگم تیمور آج کل دلہن بیگم کو آذر کے قریب لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس نے سلگتے دل سے سوچا تھا۔ ادھر سہ پہر سے ہی انوشہ، فریحہ کو سجانے سنوارنے میں لگ گئی تھی۔ ہلکے کام کے رسٹ کلر کے شیفون سوٹ اور سنگ ستارہ کے نازک سے زیور میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ شام سے ہی اس کی حسین آنکھوں میں انتظار کے دیے جل اٹھے تھے۔ ادھر آذر ابھی آفس سے اٹھنے کے بارے میں سوچ رہے تھے کہ کنزہ کا فون آگیا۔ آنسوئوں میں بھیگی اور سسکیوں میں ڈوبی اس کی آواز نے آذر کو ایک دم بوکھلا کر رکھ دیا۔ کیا ہوا کنزہ کچھ بولو تو تم ٹھیک تو ہو آذر بس تم فوراً چلے آئو میں میں مر رہی ہوں۔ کنزہ نے بلکتی آواز میں کہا اور فون بند کردیا۔ آذر سراسیمہ سے اپنی سیٹ سے اٹھے اور بوکھلائے ہوئے جانے کے لیے تیار ہوگئے۔ کنزہ کی روتی، بلکتی آواز نے انہیں ہر بات بھلا دی تھی۔ نہ انہیں جلدی گھر جانا یاد تھا، نہ فریحہ کو اس کی ماں کے گھر لے جانا۔ وہ افراتفری میں اٹھے اور غفار کو اشارہ کیا۔ وہ بیگ اور فائلیں لے کے پیچھے آجائے۔ کنزہ کے گھر پہنچے تو اسے بے حد ٹوٹا ہوا شکستہ سا پایا۔ کتنی ہی دیر وہ اس کی دل جوئی کرتے رہے۔ پھر بے حد پیار سے بولے۔ تم تیار ہوجائو تو ہم کہیں باہر چل کر ڈنر کرتے ہیں۔ کنزہ کے افسردہ چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ آذر فریش ہونے کو گئے تو غفار کا فون آگیا۔ بولو غفار غفار، آذر کے موبائل سے کنزہ کی آواز سن کر حیران ہوا۔ میم صاب آپ وہ صاب کی مدر کا میرا مطلب ہے بیگم صاب کا فون آیا تھا۔ گھر میں ان کا انتظار ہورہا ہے۔ ان سے کہہ دو صاب، کنزہ میم کے ساتھ ڈنر پر جارہے ہیں۔ کنزہ کا رعونت بھرا جواب سن کر غفار نے فون بند کردیا اور جب سلطان کا فون آیا تو اس نے اسے یہ بات بتا دی۔ سلطان نے فوری طور پر بیگم تیمور کو فون کیا تھا۔ آذر صاحب اس وقت کنزہ کے اپارٹمنٹ میں موجود ہیں اور وہ اسے ڈنر پر لے جا رہے ہیں۔ اوہ تو کنزہ، آذر کے ساتھ جارہی ہے بیگم تیمور کی آواز میں نفرت اور جلن کا احساس ہلکورے لے رہا تھا۔ فون بند کرکے وہ جونہی پلٹیں تو فریحہ کو ہاتھ میں کافی کا مگ لیے کھڑے پایا۔ مام یہ کنزہ کون ہے فریحہ نے دھیمے لہجے میں سوال کیا۔ ہوں کنزہ بیگم تیمور نے نفرت بھرے لہجے میں کہا۔ آئو میں تمہیں بتاتی ہوں کہ یہ کون ہے۔ کئی لمحوں تک گہری سوچ میں ڈوبے رہنے کے بعد انہوں نے بات کا آغاز کیا۔ میں خود سوچ رہی تھی کہ تمہیں کنزہ کے بارے میں بتائوں اپنے مسائل جب اپنوں سے شیئر کرلیے جاتے ہیں تو دل پر رکھے بوجھ میں قدرے کمی آجاتی ہے دیکھو فریحہ یہ ساری دولت آذر کی ہے اور جب ایک جوان اور خوبرو، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اتنی بے تحاشا دولت کا مالک ہو تو بہت سی دولت کی پجارن لڑکیاں ان کے پیچھے پڑ جاتی ہیں۔ کنزہ بھی ایسی ہی لڑکیوں میں سے ایک ہے پھر انہوں نے شروع سے آخر تک ساری کہانی فریحہ کے گوش گزار کردی۔ بہت سی باتیں جو وہ اب تک نہیں سمجھ سکی تھی، اب اس کی سمجھ میں آرہی تھیں۔ شادی کی رات سے اب تک آذر اس سے گریزاں تھے تو اس کی وجہ کنزہ تھی۔ کنزہ نے ان کے دل کے شہر پر شب خون مار کر اس کی طرف آنے والے تمام راستے بند کردیے تھے۔ تب ہی وہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ان تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ انہوں نے آج تک اسے کبھی پیار سے دیکھا تھا نہ چاہت سے چھوا تھا۔ کم ازکم فریحہ اتنا ضرور جانتی تھی کہ ایک شوہر جس کے دل میں کوئی اور عورت بسی ہو وہ اپنی بیوی کے لیے ایک بے برگ و ثمر شجر کی طرح ہوتا ہے جو اپنی بیوی کو خوشی کی ٹھنڈی ہوا دے سکتا ہے نہ محبت اور تحفظ کی ٹھنڈی چھائوں مگر آذر تو ایسے نہ تھے۔ اتنے عرصے میں وہ آذر کو جتنا سمجھ سکی تھی، وہ اسے ایک سچے، کھرے اور دیانتدار انسان لگے تھے۔ بیگم تیمور کی باتوں سے اس نے جو نتیجہ اخذ کیا تھا کہ اگر شادی سے پہلے انہیں کنزہ کی محبت کا علم ہوجاتا تو وہ فریحہ کو ہرگز بیاہ کر نہ لاتے۔ اور اگر کنزہ ان کی زندگی میں نہ ہوتی تو وہ دنیا کے سب سے اچھے شوہر ثابت ہوتے مگر بدنصیبی سے کنزہ نے اپنا دائو کامیابی سے کھیلا تھا۔ اور اب وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے۔ اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑتے دیکھ کر بیگم تیمور کتنی ہی دیر تک اسے سمجھاتی رہیں۔ دیکھو تم آذر کی بیوی ہو۔ اسے مسائل اور مشکلات سے نکالنا تمہارا فرض ہے۔ تم چاہو گی تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اور اگر ٹھیک نہ ہوا تو فریحہ کو اپنے دل میں وحشتیں اترتی محسوس ہوئیں۔ اگر کنزہ جیت گئی تو اس کا انجام کیا ہوگا اس کی ناکام و نامراد واپسی تو اس کی ماں اور دادا کے لیے تو موت بن جائے گی۔ اس کی ناکام شادی اس کی بہنوں کے مستقبل کے لیے بھی مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ امی پہلے ہی اس کی شادی کی وجہ سے کس قدر پریشان تھیں۔ رات، دن کی دعائوں کے بعد اس کے نصیب کے بند دروازے کھلے تھے۔ اسے کیا پتا تھا کہ رہزن پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے ہیں۔ بیگم تیمور نے اسے آرام کرنے کے لیے کمرے میں بھیج دیا تھا۔ وہ خاموشی سے اپنے کمرے میں چلی آئی ۔ کیا کرے، کیا نہ کرے کچھ نہیںسوجھ رہا تھا۔ نہ آگے بڑھنے کی راہ تھی، نہ پیچھے لوٹ جانے کا یارا یہی گھر اب اس کا آخری ٹھکانہ تھا۔ اب اسے یہیں جینا اور مرنا تھا۔ اسے حالات سے سمجھوتہ کرنا تھا اور سمجھوتوں کے سہارے زندگی بتانی تھی۔ اس نے تکیے پر سر رکھ کر آنکھیں بند کرلیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھوں کے گوشے بھیگتے چلے گئے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 56 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-17/ | تصوف میں روزہ نہیں رکھا جاتا، پتہ کیسے لگے کہ اثر ہورہا ہے، کچھ نہ کچھ تو ملے نہ، تو مگر پھر بھی نہ مجھ کو مل سکا سیدّمبارک شاہ بچہ بڑا ہو رہا ہو تو اسے پتہ نہیں لگتا۔ آہستہ آہستہ کچھ سالوں میں پتہ لگتا ہے۔ صبر کیا ہے جب شکایت کا رخ کی طرف ہوجائے، صبر کے معنی ہیں جسِ مشن پر چلا ہے اِس میں جو مصیبتیں اور مشکلات آتی ہیں ان سے نپٹے اور جما رہے۔ ہار ماننا تو شکست ہے۔ آزمائش اور سزا میں کیا فرق ہے کی طرف سے گناہوں کی سزا اور اچھے اعمال کی آزمائش ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔ جب سزا آتی ہے تو دل کا سکون چِھن جاتا ہے۔ جب آزمائش آتی ہے تو دل پُر سکون رہتا ہے۔ آئیڈیل کسے بناؤں کے نبی محمد صَلی علیہ وآلہ وسلّم کے علاوہ کسی کو بھی آئیڈیل بناؤ گے تو ہوجاؤ گے۔ بہت ڈرتا ہوں اعمال کی وجہ سے۔ بہت اچھی بات ہے، بے خوف ہوجانا بُری بات ہے، خوفزدہ رہنا ایمان کی دلیل ہے۔ صالح آدمی کون ہوتا ہے جسے اپنے غصہ، جنس اور عقل پر کنٹرول ہو۔ ذلّت کیا ہے ذلّت آرزؤں کی کثرت کا نام ہے، باطن کی صفائی سے آرزوئیں محدود ہوجاتی ہیں۔ جوانی اور بڑھاپا کیا ہے جب جسم نفس سے گناہ کا کہے تو سمجھو جوان ہے، جب نفس جسم سے کہے تو سمجھو بوڑھا ہوگیا ہے۔ اچھا مفتی صاحب میں اذان دینے جارہا ہوں دعا کرنا۔ برکت دے۔ عبد مفتی صاحب سے مل کر مسجد سے نکلا تو فقیر نے صدا لگائی۔ صاحب جی کچھ دیتے جاؤ، یقین کرو میرا کے سواکوئی نہیں۔ ارے، مبارک ہو، بھنگڑا ڈالو، خوشیاں مناؤ، شکرانے کے نفل پڑھو۔ جسے مل گیا اسے اور کیا چاہیے اچھا ایسا کرو میرا بٹوہ تم لے لو اپنا مجھے دے دو۔ عبد فقیر کو سکتے میں چھوڑ کر اپنی نئی پر ملک سے باہر جانے کے لئے نکل کھڑا ہوا۔ ایک بار پھر سوالات کی یلغار اس کے دماغ میں تھی۔ کہتے ہیں کہ ان کی سنّت تبدیل نہیں ہوتی تو وہ سنت آخر ہے کیا اور عبد کا قلم اس کی ڈائری میں چلنا شروع ہوگیا۔ ائیر پورٹ پر بلّو نے کہا، عبد دیکھو اِس بار کڑوا نہ بولنا وہاں کسی سے، بلّو لوگ تو کہی ہوئی باتیں کچھ منٹوں یا دنوں میں بھلا دیتے ہیں، اپنے ساتھ تو زندگی گذارنی ہے، جھوٹ کیسے بولوں ۔۔۔ ۔۔۔ عبداللہ آج کے دن کا بڑا انتظار کر رہا تھا، آج سلیکون ویلی کی ایک بڑی کانفرنس میں اُس کی تقریر تھی۔ عبداللہ نے رات بھر تیاری کی کہ اس کا سامنا اب دُنیا کے بہترین دِماغوں سے تھا۔ عبداللہ نے اپنی کمپنی کے وِژن اور سافٹ ویئر کے بارے میں بات کی اور ہجوم سے خوب داد وصول کی۔ تقریر کے بعد کئی ایک لوگ آگے بڑھے اور عبداللہ کو اپنے وزٹنگ کارڈ پکڑاتے ہوئے انوسٹمنٹ کی آفر کی، سب سے اچھی آفر ایک وی سی فنڈنگ کی بڑی کمپنی نے کی۔ آفر ملین ڈالر کی تھی اور جواب میں صرف کمپنی کا فیصد حصہ مانگا گیا تھا۔ دو روز بعد ملاقات کا وقت طے ہوا، عبداللہ دو دنوں تک پلان بناتا رہا کہ ان پیسوں سے کیا کرے گا، کون سی ٹیم ہائر کرے گا اور کون کون سی پراڈکٹس کتنے عرصے میں بنائے گا۔ ملاقات کے دن انویسٹر صاحب نے کہا۔ عبداللہ ہم چاہتے ہیں کہ تم یہاں امریکہ میں آجاؤ، یہیں ٹیم ہائر کرو اور خوب محنت کرو، ہمیں کامیابی کا فیصد یقین ہے۔ جی بہتر، مگر ٹیم تو میں پاکستان میں ہائر کروں گا، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ عبداللہ، دیکھو یہ ممکن نہیں، پاکستان میں آئے دن دنگے فسادات، خودکش حملے اور پتہ نہیں کیا کچھ چلتا رہتا ہے۔ وہاں پیسہ لگانا رِسک ہے جو ہم نہیں لے سکتے۔ سال بھر میں پراڈکٹ بنا کے کمپنی کسی اور کو بیچ دیں گے، پھر تم جو چاہے کرنا پیسوں سے۔ ہاں مگر کمپنی سال میں نہ بکی تو تو کیا ہوا دو سال میں چارسال میں۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ انویسٹرصاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ مگر ہم کمپنی بیچیں ہی کیوں، کیوں نہ ہم اِسے ایپل یا مائیکروسافٹ بنا دیں عبداللہ کے سوالوں کی پوٹلی پھر کُھل گئی۔ نہیں عبداللہ جو سرمایہ لگاتے ہیں وہ اِتنا اِنتظار نہیں کرسکتے۔ عبداللہ گویا ہوا سر ٹیم پاکستان میں ہائر ہوگی، آپ کو اعتبار نہیں تو میں آپ کے پاس رہ جاؤں گا بطورِ تاوان، ورنہ مجھے منظور نہیں۔ اور انویسٹرصاحب اُٹھ کر چلے گئے۔ عبداللہ کافی دیر تک سوچتا رہا کہ ایسے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ کچھ سوچنا پڑے گا، عبداللہ نے قیام کو کچھ طویل کیا اور کوئی سے اُوپر سرمایہ کاروں اور کمپنی کھولنے میں معاونت کرنے والوں سے ملا قاتیں کیں۔ کسی نے اُسے شاندار جاب کی آفر کی تو کسی نے اس کے آئیڈیاز کو بے کار قرار دیا، حتیٰ کہ پاکستانی تک پاکستانی کمپنی میں انویسٹ کرنا نہیں چاہتے۔ عبداللہ بڑا دلبرداشتہ ہوا۔ اُس نے سوچا کہ اگر معمولی سی فنڈنگ مُلک سے ہی مِل جائے تو بھی کام چل سکتا ہے، وہاں بھی تو اِتنے اِدارے موجود ہیں، غیر سے پیسہ لیں ہی کیوں یہ سوچ کے اُسے بڑا اطمینان ہوا۔ اُس نے باقی ماندہ دِن کنسلٹنگ کے گن کر پورے کئے اور واپس پاکستان چلا گیا۔ پاکستان پہنچ کر پتہ لگا کہ اس کی کمپنی اسٹارٹ اپ ورلڈ کپ میں شارٹ لسٹ ہوگئی ہے اور وہ آرمینیا پہنچ گیا اور ایک بار پھر پہلی پوزیشن لے کر پہلا ورلڈ کپ جیت لیا۔ اِس سے اسے کافی حوصلہ مِلا۔ عبداللہ نے سب کچھ بھلا کے پھر سے کام کرنے کا سوچا۔ اگلے چند ماہ گرانٹ پرپوزل لکھتا رہا، اسے پوری اُمید تھی کہ جن ٹیکنالوجیز پر وہ کام کر رہا ہے ان سے پاکستان کو کسی حد تک دہشت گردی سے نجات مِل جائے گی۔ ڈیٹا سائنس کی ہر جگہ دھوم تھی اور عبداللہ کا اِس سے متعلق تمام چھوٹی بڑی اِصلاحات پر ہاتھ صاف تھا۔ کسی کتاب میں اُس نے پڑھا تھا کہ کسی بھی فیلڈ میں مہارت قائم کرنی ہو تو زندگی کے ہزار گھنٹے اِس میں لگا دو۔ عبداللہ کوئی سترہ ہزارسے اُوپر گھنٹے اِس فیلڈ میں لگا چکا تھا۔ ایک دن اُمید بر آئی اور اُسے ایک کروڑ کی گرانٹ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ صوبائی حکومت ویسے بھی بڑے اچھے کام کر رہی تھی اور یہ تو ویسے بھی وہ پیسے تھے جو انھیں انٹرنیشنل ڈویلوپمنٹ فنڈ سے ایسے ہی کاموں کے لیے ملے تھے۔ عبداللہ مہینہ بھر سے آنے والے چیک کا انتظار کرتا رہا مگر وہ نہ آیا۔ اُس نے بارہا کال کی مگر ہر بار صاحب کسی دورے پر ہوتے، اُس نے یہاں تک کہہ دیا کہ بھائی نہیں دینے پیسے تو بتا دو۔ کوئی جواب تو دو مگر اعلیٰ عہدیداروں کی صرف آنکھیں ہوتی ہیں کان نہیں یا شاید حواسِ خمسہ ہوتے ہیں مگر دل نہیں۔ وہ متعدد بار ان کے آفس بھی گیا مگر وہ عبداللہ جیسے چھوٹے بندوں سے مِل لیتے تو صاحب کہلاتے ہی کیوں عبداللہ کو آج ایک حدیث یاد آ رہی تھی کہ جو حکمران ضرورت مندوں اور غریب لوگوں کی شکایت سننے کے بجائے اپنے دروازے بند رکھے گا تو پھر اِس حکمران کو جب خود مدد کی ضرورت ہوگی تو اللہ تعالیٰ بھی اپنے دروازے اِس کے لئے بند کردے گا۔ عبداللہ نے کوشش جاری رکھی، صاحب کا تبادلہ ہوگیا۔ نئے صاحب آگئے۔ نئے صاحب حج پر چلے گئے اور پھر مُلک میں الیکشن آگئے، پھر سب بجٹ بنانے میں لگ گئے، پھر صوبائی بجٹ بنانے میں لگ گئے اور پھر نئے صاحب کا بھی تبادلہ ہوگیا اور نئے سے نئے صاحب ابھی آئے نہیں۔ عبداللہ نے وفاقی سطح پر قائم اِداروں کو پروپوزل دیئے۔ اِس نے انہیں بتایا کہ جن پراڈکٹس پر آپ ملین ڈالرز لائسنس کی مد میں دیتے ہیں وہ ہم خود لاکھ ڈالر میں بناسکتے ہیں پھر آپ دوسرے ممالک سے زر مبادلہ کمانا۔ پھر سے ایک دور شروع ہوا۔ ملاقاتوں کا گفتگو کا، پرپوزل جمع کروانے کا مگر نتیجہ ندارد۔ آخر میں کہا گیا کہ آپ کے پرپوزل میں جان نہیں۔ عبداللہ نے بہت سٹپٹایا کہ جنابِ والا آپ کے مُلک میں کوئی دوسرا ہے ہی نہیں جو انھیں صحیح طرح سمجھ سکے۔ بڑی مشکلوں سے ایک صاحب سے بالمشافہ ملاقات کروائی گئی۔ جنھوں نے پروپوزل پڑھا تھا، انہوں نے فرمایا، ڈاکٹر عبداللہ ہم نے آپ کو ایک پروگرام میں دیکھا تھا جو باتیں آپ کرتے ہیں وہ ہمیں پسند نہیں۔ عبداللہ نے لاکھ سمجھایا کہ جس پروگرام کی آپ بات کررہے ہیں وہاں میں زندگی میں بھی نہیں گیا اور اس پروگرام کا میرے پرپوزل کے معیارسے کیا تعلق مگر ان صاحب نے جو بات کہہ دی سو کہہ دی، جس ملک میں نام کے ساتھ لگا عہدہ عقل کا تعین کرے وہاں ایسے نادرالوقوع حادثات روز ہوتے ہیں۔ میٹنگ سے واپسی پر عبداللہ کو اپنے بچپن کی کہانیاں بڑی یاد آ رہی تھیں جہاں بونے صرف پستہ قد والے ہی ہوتے تھے۔ سارے ذرائع کو آزمانے کے بعد صرف ایک حکومتی اِدارہ بچا جہاں سے عبداللہ کو پوری اُمید تھی کہ کام بن جائے گا۔ آج اُن سے ملاقات تھی۔ عبداللہ رات بھر دُعا مانگتا رہا کہ یااللہ یہ آخری در ہے اِس دُنیا میں، یہاں سے ضرور کچھ کروا دے۔ سارے معاملات طے پا گئے تو صاحب نے فرمایا، بھئی عبداللہ، مبارک ہو اِتنا بڑا پراجیکٹ ملنے والا ہے، بس کچھ ہی دنوں میں کام شروع کرتے ہیں مگر ہمارا کیا خیال کرو گے جی میں کچھ سمجھا نہیں۔ ارے بھائی، ہم نے جو اِتنی محنت کی اِسے منظور کروانے میں، فیصد جو پیسے آئیں گے ان میں سے ہم رکھ کر باقی آپ کو دے دیں گے۔ میرا سیکرٹری آپ کو پروفائلز دے گا۔ آپ تینوں کو رکھ لیں لاکھ روپے مہینہ پر، اور اب کے باہر جائیں تو دو نئے والے آئی فونز لیتے آیئے گا۔ عبداللہ کا غصہ اس کے چہرے پر آ کر ثبت ہوگیا، اس نے بڑی مشکل سے کہا، سر، آپ کے پاس تو اللہ کا دیا سب کچھ ہے، اِن پیسوں کی تو کوئی اوقات ہی نہیں ہے، میرا پراجیکٹ آپ کی شرائط کے بعد آدھا بھی نہیں ہوگا ۔ اب غصہ کی باری صاحب کی تھی، تو کیا آپ نے ہمیں اپنا چپڑاسی سمجھ لیا ہے جو ہم آپ کے لیے فون کرتے پھریں، عبداللہ یہاں تم جیسے درجنوں روز جوتیاں چٹخاتے ہوئے ملاقات کا وقت لینے آتے ہیں اور ذلیل ہوکر چلے جاتے ہیں، ہماری ملاقات ختم۔ عبداللہ نے واپسی کی راہ لی۔ وہ سوچ رہا تھا کہ کچھ لوگ زندگی بھر اَنا کی پرورش کرتے ہیں، اور گھمنڈ کو پالتے ہیں اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ اور اُن کا گھمنڈ اکیلے رہ جاتے ہیں۔ باقی سب ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ عبداللہ نے آج پھر اللہ سائیں کو خط لکھا، اے اللہ ہمیں خیر کی خبر سنا اور ہمیں خیر ہی پر مطلع فرما اور اے اللہ ہمیں عافیت نصیب فرما اور ہمیں ہمیشہ ہمیشہ عافیت سے رکھ۔، اے اللہ، ہمارے دِلوں کو تقویٰ کے کاموں پر جمع فرما دے اور ہمیں اِن اعمال کی توفیق دے جن سے تو راضی اور خوش ہوا۔ اے ہمارے پروردگار، ہم پر گرفت نہ فرما جب ہم بھول چوک جائیں، مالک ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے۔ اے پروردگار، ہم سے وہ بوجھ نہ اُٹھوا، جس کو اُٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ نرمی برت، ہم سے درگزر فرما، ہم پر رحم کر، تو ہی ہمارا کارساز ہے، سو ہمیں کافروں پر غالب کر ۔ عبداللہ نے ملک سے کسی فنڈنگ کا آئیڈیا ہمیشہ کے لئے دل و دماغ سے نکال دیا، یہاں کسی کو اپنی پراڈکٹ کے بارے میں سمجھانا پراڈکٹ بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے۔ بِلّو اِس سے کہتی، عبداللہ دال روٹی چل رہی ہے، گھر ہے، گاڑی ہے، بچے اسکول جا رہے ہیں، کمپنی میں سے اُوپر ملازم ہیں۔ تو کیوں پریشان رہتا ہے عبداللہ اِسے کہتا کہ اگر وہ ہزار لوگوں کو ملازمت دے سکتا ہے تو لوگوں پر اکتفا کیوں کرے دیکھ بِلّو، عبداللہ گویا ہوا۔ اِس وقت اُمت کو سب سے زیادہ ضرورت پیسوں کی ہے، کئی ثاقب الذہن لوگ موجود ہیں مگر وسائل ان کے پاس نہیں ہیں۔ دیکھ میں نے کتنے دھکے کھائے مگر دھیلہ نہیں مِلا۔ یہ مُلک مسجدوں پر، مدرسوں پر، اسپتالوں پر، حتیٰ کہ کھیل کے میدانوں پر، بھوکوں کو روٹی کھلانے پر، زلزلے کے متاثرین کو، بیواؤں کو، یتیموں کو سب کو چندہ دے دیتا ہے مگر بزنس کے لئے نہیں، جو بھیک مانگنا سکھاتے ہیں انہیں پیسے مِل جاتے ہیں، جو کشکول توڑنے کا ہنر جانیں انہیں نہیں۔ زندگی میں کوئی اُمنگ نہ ہو، آرزو نہ ہو، پلان نہ ہو، چاہ نہ ہو تو زندگی موت بن جاتی ہے۔ عبداللہ جیتے جیتے مرنا نہیں چاہتا تھا۔ اُسے کچھ ماہ بعد آنے والے رمضان کا انتظار تھا کہ وہ پھر مفتی صاحب کے ساتھ اعتکاف میں بیٹھ سکے اور مسجد ہی وہ جگہ تھی جہاں عبداللہ کو قرار آتا تھا، ویسے تو وہ بے قرار ہی رہتا تھا۔ آج کل عبداللہ کے کمپنی کے تھوڑے بہت کاموں کے علاوہ صرف دو کام تھے۔ کتابیں پڑھنا اور فیس بک، وہ ہزار صفحات روزانہ کی رفتار پر پہنچ چکا تھا۔ ایک دن اِس سے کسی نے پوچھا کہ حافظہ تیز کیسے ہو کہ آدمی اِتنا پڑھ بھی لے اور ذہن میں رہ بھی جائے۔ عبداللہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی گندی پلیٹ میں کھانا نہیں ڈالتے۔ علم کی آنر شپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پاس ہے، اگر ذہن صاف نہ ہوگا تو وہ بھی نہیں آئے گا۔ آنکھوں کی حفاظت کریں تو حافظہ تیز ہوجاتا ہے، جس ذہن میں ناچ گانے، فحاشی اور بے ہودہ لطیفے بھریں ہوں وہاں علم کہاں سے آئے گا جاری ہے | null |
null | null | null | 57 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-18/ | عبداللہ روز فیس بک پر کچھ نہ کچھ ایسا لکھ دیتا کہ لوگ چڑ جاتے اور اُسے خوب سناتے۔ وہ اِن سب باتوں پہ خاموش رہتا۔ اُسے ٹھنڈا مزاج پسند تھا۔ وہ بِلّو سے کہتا کہ بے وقوف آدمی یا تو عقل سیکھنے کی کوشش کرتا رہے اور عقلمندوں کی مجلس میں بیٹھ کر ان کی گفتگو سنے اور اُن کے اعمال کی علت سمجھنے کی کوشش کرے، یا پھر اپنے آپ کو کسی عقلمند کے حوالے کر دے اور یا پھر خاموشی سے موت کا اِنتظار کرے۔ اُسے بہت تعجب ہوتا جب وہ فیس بک پر ایسی تصویریں دیکھتا کہ بیوی تو مکمل شرعی پردے اور حجاب میں ہیں اور شوہر صاحب نے گھٹنوں تک شارٹس اور بغیر آستینوں والی ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہے جیسے کہ فیشن کا حق صرف مرد کو حاصل ہے۔ اسے نہ تو شارٹس اور ٹی شرٹس سے کوئی بیر تھا نہ بُرقعے سے۔ وہ محظوظ یہ سوچ کہ ہوتا کہ کاش کوئی ایسی بھی تصویر نظر آئے، جس میں بیوی ماڈرن لباس میں ہو اور شوہرعبا پہنے، پگڑی باندھے، ہاتھ میں تسبیح اور یہ لمبی داڑھی کے ساتھ کھڑا ہو۔ جو معاشرہ پہلی تصویر پر کچھ نہیں کہتا اُسے دوسری تصویر پر بھی کچھ کہنے کا حق نہیں ہے۔ عبداللہ سوچتا کہ پاکستان میں مرد عورتیں ہیں اور عورتیں مرد اگر پیمانہ صبروبرداشت ہو۔ فیس بک پر اسے اب تک منافقت کی اِتنی سندیں مِل چکی تھیں کہ اگر کریڈٹ ٹرانسفر کا کوئی اِدارہ ہوتا تو وہ پی ایچ ڈی کر چکا ہوتا۔ اور کچھ نہیں تو آئے روز کوئی نہ کوئی دوست میسج بھیج دیتا کہ آپ کے بچوں نے فرنگی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ آپ کے ہاتھ میں گلاس تھا فلاں تصویر میں تو وہ لال رنگ کا مشروب کیا تھا تو کبھی آپ کی اہلیہ بُرقع نہیں کرتیں وہ بھی جہنمی اور آپ بھی کہ انہیں کہتے نہیں ہیں۔ ہمارے گھر میں یوں ہوجائے تو ہم کشتوں کے پُشتے لگا دیں۔ عبداللہ ایسی باتوں پہ بڑا حیران ہوتا کہ یہ لوگ آخر چاہتے کیا ہیں یہی کہ کسی غریب کا گھر برباد ہوجائے بلاوجہ اپنی پاکیزگی کا ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں۔ یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے والے کی عمر کیا ہے کن مسائل سے گذر رہا ہے کن سوچوں میں مگن ہے کون سی جنگ ہے جو ہار کے لوٹا ہے کون سا محاذ ہے جس پر جانا باقی ہے آخر تنگ آکر اُس نے ایسے سارے نام نہاد ریڈی میڈ فتویٰ دینے والے دوستوں سے جان چھڑا لی، فتویٰ نہ ہوا ٹیپ ہوگئی جہاں چاہو چپکا دو۔ صحابہ کرام کے دور میں کُل مرد تھے جو فتویٰ دیتے تھے اور عورتیں۔ اِتنے افراد تو صرف ہمارے محلے میں نکل آئیں گے۔ عورت کو پاؤں کی جوتی بنا کر رکھو۔ کیوں بھائی لے کر ہی کیوں آتے ہو کسی غریب کو اگر ایسے ہی اِرادے ہیں مرد پیسہ لاتا ہے، کماتا ہے، تو۔ کیا وہ مالک ہوگیا۔ جسم کا، سوچ کا، اِرادوں کا، رُوح کا، گماں کا، اِمکان کا مرد پیسے لاتا ہے مگر بچے پیسے نہیں کھاتے۔ مرد پیسے لاتا ہے مگر بچے پیسوں پہ نہیں سوتے۔ مرد پیسے لاتا ہے مگر پیسوں سے راحت نہیں ملتی، نہ خوشی ملتی ہے، نہ اطمینان۔ اِن پیسوں کو کھانا عورت بناتی ہے، اِن پیسوں کو گھر، خوشی، اطمینان، سکون اور بستر عورت بناتی ہے۔ آپ کا نام نہاد مرد تو روز آفس سے گالیاں، غیبت، بہتان، جھوٹ، ظلم اور حسد کھا کے آتا ہے، یہ عورت ہی ہے جو اُسے تسکین دیتی ہے۔ کھانا کھلاتی ہے۔ دوبارہ سے جوڑتی ہے اور صبح مرد بنا کر بھیجتی ہے۔ جس اِسلام نے عورت کے اِستحصال کے درجنوں طریقے ختم کرکے اُسے نکاح کی حفاظت میں دیا۔ ہم مسلمان ایسے گئے گذرے کہ اسے جانور کے حقوق بھی نہ دیں۔ تف ہے ایسی مردانگی پر۔ عبداللہ کو بِلّو سے بہت محبت تھی۔ زندگی میں کچھ لوگ اعراب کی مانند ہوتے ہیں۔ کوئی کومہ، تو کوئی سیمی کولون، خوش نصیب ہوتے ہیں وہ جن کے پاس کوئی فل اسٹاپ ہو کہ اِس کے آجانے سے زندگی رُک جائے، تھوڑی دیر کو ہی سہی۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج کراچی سے عبداللہ کے دوست ماہر فاروقی آئے تھے۔ بڑے ہی بُردبار قسم کے معصوم سے آدمی تھے۔ ایم بی اے بھی کیا تھا اور مسجد کے اِمام بھی تھے۔ یعنی ایک تو شریف، اُوپر سے مولوی۔ بڑی مشکل سے ایسے لوگ ملتے ہیں۔ ماہر بھائی خاموش لاؤڈ اسپیکر ہیں، زبان خاموش رہتی ہے مگر پورا جسم بول رہا ہوتا ہے۔ آنکھیں تو چپ ہی نہیں ہوتیں۔ عبداللہ اِن کی موجودگی میں بہت لطف اُٹھاتا۔ وہ جتنے شرمیلی طبع کے تھے عبداللہ انھیں اِتنا ہی زِچ کرتا۔ ماہر بھائی سے عبداللہ نے کچھ حالات ڈِسکس کئے تو انھوں نے اسے سمجھایا کہ کراچی میں اُن کے شیخ ہیں کوئی مولانا صاحب، اُن سے ملاقات کرلو۔ عبداللہ نے سوچا لو جی ایک اور آیا، پھر مریدوں کا جمگھٹّا، پھر لائن میں اِنتظار اور پھر وعدے وعیدیں۔ عبداللہ نے ماہر بھائی کو صاف منع کردیا کہ وہ نہیں کرے گا بات۔ ماہربھائی بضد رہے۔ آخر پہلے فون پر بات کرنے کی حامی بھری۔ ماہر بھائی نے فون لگا کر عبداللہ کے ہاتھ میں دے دیا۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ عبداللہ کو ایک مدھم، ٹھہری ہوئی محبت بھری آواز سنائی دی۔ عبداللہ نے دِل میں سوچا یہ تو بڑے ماہر ہیں اب دام سے کون نکلے، اُس نے بے چارے مولوی صاحب کو خوب سنائی کہ اُس کی زندگی کا امچور ان کے بھائی بندوں کی وجہ سے بنا ہے۔ مولوی صاحب بارہا کہتے رہے کہ آپ غلطی سے ڈاکٹر سمجھ کر کمپاؤنڈر سے ملتے رہے ہو۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بھئی آ کیوں نہیں جاتے ملنے اگر اِتنے ہی مسائل ہیں۔ یہ کاری وار تھا۔ عبداللہ نے پینترا بدلا کہ آپ حضرت ٹائم ہی نہیں دیں گے، اب میں ہزار کا ٹکٹ آپ کے دیدار کے لیے تو خریدوں گا نہیں۔ مگر مولوی صاحب نے بالمشافہ ملاقات کا وعدہ کرلیا اور کہا جتنا ٹائم چاہیئے ملے گا اور فون بند۔ عبداللہ کو یہ بھلے لگے، مفتی صاحب کے ادب کی وجہ سے اور ان کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے عبداللہ ان سے بے تکلفی سے بات نہیں کر پاتا تھا کہ مبادًا وہ ناراض ہوکر ملنا ہی نہ چھوڑ دیں۔ اُس نے ایک دو بار مفتی صاحب کو کسی سے سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے سن لیا تھا اور وہ سوچتا تھا کہ اگر اس سے کبھی ایسے بات کرلی تو وہ تو مر ہی جائے گا۔ عبداللہ نے سوچا یہ نئے مولوی صاحب سے اگر بن گئی تو اچھا ہے کہ کوئی متبادل بھی ہاتھ آجائے گا اور شاید وہ اِن سے بے تکلفی سے بات کرسکے، انہوں نے اکیلے میں ٹائم دے کر عبداللہ کا دل آدھا تو جیت ہی لیا تھا۔ عبداللہ اگلے ہی روز مولوی صاحب کے پاس کراچی پہنچ گیا۔ وہ راستے بھر سوچتا رہا کہ ملک کا ہر شخص اُمت کے واسطے کام کرنا چاہتا ہے اور اِنفرادی لوگوں کے لئے کسی کے پاس وقت نہیں ہے۔ وہ کہاں جا کے رہے جو کہیں کا نہ رہے مولوی صاحب بہت خوش مزاج، ہنستے بولتے شخص تھے۔ عبداللہ کو مسکرانے والے مولوی بہت پسند ہیں۔ یہ تو شکل سے بھی بچوں کی طرح معصوم تھے اور تھے بھی غریب عام سی روپے والی چپل، روپے گز والے کپڑے کا جوڑا اور عام سی ٹوپی۔ عبداللہ کو ماہر بھائی کی تمام باتیں اِن صاحب کے بارے میں مبالغہ آرائی لگی کہ عقیدت مند، مرید ایسے ہی بڑھا چڑھا کے بولتے ہیں کہ ہمارے حضرت کہ یہ پراجیکٹس اور فلاں فلاں۔ خیر مولوی صاحب نے عبداللہ کو دوپہر کا کھانا کھلایا جس میں بکرے کی کلیجی تھی۔ عبداللہ کو کلیجی بہت پسند ہے۔ اِس نے بلا تکلف پیٹ بھر کے کھانا کھایا اور کہنے لگا، مولوی صاحب آپ واحد مولوی ہیں جو کلیجہ کھلاتے ہیں، باقی سب تو کھاتے ہیں۔ مولوی صاحب نے عبداللہ کو ساتھ لیا اور ایک فیکٹری میں لیکچر دینے چل پڑے۔ لیکچر کے دوران عبداللہ سوچتا رہا کہ بڑی نپی تلی بات کرتے ہیں اور باتونی لوگوں سے بہت مختلف ہیں۔ بیان کے بعد کھانا لگا تو مولوی صاحب کھانا کھائے بغیر واپس آ گئے۔ فیکٹری کے مالک نے بمشکل تمام ہاتھ میں کوئی چھوٹا سا تھیلا پکڑا دیا۔ عبداللہ نے سوچا کھانا کھا لینا چاہئے تھا اور لیکچر دینے کے پیسے بھی لینے چاہیئے تھے۔ خیر گاڑی میں بیٹھتے ہی مولوی صاحب نے ملنے والا تحفہ عبداللہ کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔ اُس میں ایک انتہائی قیمتی عطر تھا۔ عبداللہ نے کہا یہ توآپ کی مزدوری ہے ۔اِتنی محنت سے لیکچر دیا اور آپ نے ایک نظر دیکھا بھی نہیں ملنے والے تحفے کو انھوں نے کچھ نہیں کہا اور کہا رکھ لو عبداللہ۔ عبداللہ خدا حافظ کہہ کر دوبارہ ملنے کا وعدہ کرکے چلا آیا، مگر سوچتا رہا کہ کچھ لوگ آج بھی موجود ہیں جو صرف اللہ کے لئے کام کرتے ہیں بغیر کسی غرض، بغیر کسی فائدے کے۔ عبداللہ نے اپنی تمام توجہ ایک نئے سافٹ ویئر بنانے پر لگا دی، نہ کوئی دوست آتا نہ ہی عبداللہ کہیں جاتا، ہفتوں ہفتوں اپنے کمرے میں بیٹھا کوڈ لکھتا رہتا۔ جب بھی کسی سے بات کرنے کا دِل چاہتا تو گھر کے قریب موجود پیپل کے گھنے درخت کے نیچے بیٹھ جاتا اور اسی سے بغض کرنے لگتا۔ اُسے یہ پیپل کا درخت بڑا پسند تھا۔ عبداللہ اُسے پیپل بھائی کہہ کر مخاطب کرتا، آج عبداللہ پچھلے دو گھنٹوں سے درخت کوگھُور رہا تھا۔ کبھی اس کی شاخوں پہ ہاتھ پھیرتا تو کبھی تنے سے گلے لگ جاتا۔ کبھی پتوں پر پڑی شبنم دیکھتا تو کبھی اس کے اُوپر بیٹھ جانے والے پرندوں سے محظوظ ہوتا۔ وہ درخت کو ایسے پیار کرتا جیسے کوئی اپنے بچوں کو پیار کر رہا ہو۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ اُس کی زندگی اِس پیپل کے درخت سے کتنی مشابہ ہے۔ عرصہ پہلے لوگوں نے زمین میں ایک بیج دبایا ہوگا اور بھول گئے ہوں گے۔ زمین، سورج، ہوا، پانی، حشرات الارض، سب نے مِل کے اُسے سینچا ہوگا۔ بیج میں سے زندگی نکلی ہوگی، کونپل آئی ہوگی اور پھر اس نازک سی کونپل نے زمین کا سینہ پھاڑ کے اپنے وجود کا اعلان کیا ہوگا، پھر وہ بڑھتی چلی گئی ہوگی۔ آس پاس کی ہواؤں کے زور اور تھپیڑے سہنے کے لئے اس کا تنا طاقتور ہوتا چلا گیا ہوگا اور پھر شاخیں، پھر پھول اور پھل۔ اسی کا نام تو زندگی ہے۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ اس کے ملک کے لوگوں نے اِسے بھی زمین میں دبا دیا۔ یہ تو اُن کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ بیج ہے، اللہ کی قدرت نے اِسے سینچا اور وہ زمین کا سینہ توڑ کر باہر نکل گیا۔ معترضین اور حاسدین کے حسد سے بچنے کے لئے اس کا بھی تنا موٹا ہوگیا، گر جانے کے خوف سے اس نے بھی اپنی جڑیں زمین سے چپکا لیں اور وہ بھی آج اِس پیپل کے درخت کی طرح کھڑا حالات کا مقابلہ کر رہا ہے۔ عبداللہ نے باٹنی میں پڑھا تھا کہ یہ درخت بھی دیکھتے ہیں۔ الٹرا وائلٹ لائٹ سے انہیں بھی پتہ چلتا ہے کہ بندے نے کپڑے کس رنگ کے پہنے ہیں، اگر کوئی اور پودا اِن کی روشنی روک لے تو یہ مخالف سمت میں بڑھنا شروع کردیتے ہیں۔ پانی کم ہو تو جڑیں دُور دُور تک پھیلا دیتے ہیں۔ عبداللہ کو لگتا کہ درختوں کی میموری بھی ضرور ہوتی ہوگی۔ بھلا پانی دینے والوں کو بھی کوئی بھولتا ہے انہیں خوف بھی آتا ہوگا، جب ایک پودے پر وائرس حملہ کردیں تو آس پاس والے پودے خود بخود اس وائرس سے بچنے کے لئے کیمیکل بنانا شروع کردیتے ہیں۔ عبداللہ سوچتا یہ درخت بھی ذِکر کرتے ہوں گے اور دُعا مانگتے ہوں گے، مجھے اِن کی دُعاؤں میں ضرور شامِل ہونا چاہیئے۔ وہ سوچنے لگا کہ اِسے درختوں سے سیکھنا چاہیئے، باقی مخلوق کے برعکس یہ اپنے حالات اور ماحول تبدیل نہیں کرسکتے۔ حالات سازگار نہ ہوں تو پرندے کُوچ کرجاتے ہیں۔ انسان نقل مکانی کرجاتے ہیں، مگر درخت۔ یہ تو کہیں نہیں جاتے، انہیں تو ہمیشہ اُسی جگہ پر ثابت قدم رہنا ہوتا ہے اور مرتے دم تک حالات کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ انسان کو صبر درختوں سے سیکھنا چاہیئے۔ آہ یہ درخت بھی اِنسانوں سے بازی لے گئے، عبداللہ نے بھیگی آنکھوں سے درخت کو بوسہ دیا جو اسے بھی سایہ دیتا ہے جو اِسے کاٹ رہا ہو اور گھر واپس روانہ ہوگیا۔ عبداللہ کی قوتِ مشاہدہ روز بروز تیز ہوتی جا رہی تھی، وہ ہر بات کے پیچھے ہونے والے سبب کو محسوس کرنے لگا تھا۔ اس کے سامنے چیزیں اپنی وقعت، اپنا رنگ، اپنا رُوپ سب کھو دیتی تھیں۔ وہ ٹوٹے ہوئے برتنوں سے لے کر شہد کی مکھی تک اور پانی کے مٹکوں سے لے کر بارش کی بوندوں تک سے علم کشید کرنے لگا تھا۔ وہ سوچنے لگا کہ غیر اللہ کی محبت بھی ایک جان لیوا مرض ہے جس کا علاج تصوّف کرتا ہے۔ پرندوں کے جھنڈ دیکھنا اس کا پسندیدہ مشغلہ تھا، جب پرندے جھنڈ کی صورت میں اُڑتے تو اسے قدرت کی سادگی اور کمال پہ تعجب ہوتا کہ کہاں تو اِتنی پیچیدہ پرواز اور کہاں اِتنے سادہ اصول جو نہ اسے دوسرے پرندوں سے ٹکرانے دیتے ہیں نہ سمت بھولنے دیتے ہیں اور اُڑان کا تو وہ ہمیشہ سے ہی شیدائی تھا۔ وہ سوچتا کہ پرندوں کو بھی روٹی روزی زمین پہ لاتی ہے۔ انسان کو بھی چاہیئے کہ تھوڑی دیر معاش کی فکر میں لگائے اور پھر اُڑ جائے خُدائے پاک و برتر کے جہاں میں اور چھوڑ دے آزاد اپنے تخیل کو کہ مشاہدہ ہو خدا کی صنّاعی کا۔ وہ سوچتا کہ پرندوں کی طرح انسانوں کے بھی پَر ہوتے ہیں، ایک ہمت کا اور دوسرا شوق کا۔ دونوں کے سائز برابر ہونے چاہئیں تاکہ اُڑا جا سکے۔ بے شک اللہ نے دُنیا اہلِ ہمت اور اہلِ صبر کے ہاتھ میں رکھی ہے۔ عبداللہ سوچتا کہ ایک چھوٹا سا بارٹیل گو ڈوٹ پرندہ براعظموں کا سفربلا تُکان، بلا رُکے کرلیتا ہے، دنوں کے سفر میں نہ اُسے نیند آتی ہے، نہ بھوک لگتی ہے۔ چھوٹی سی چڑیا ہزاروں میل اُڑ جاتی ہے اور کوئی طوفان، کوئی ہوا۔ کوئی بجلی، کوئی بارش اس کا راستہ نہیں روک پاتی۔ سائنسدانوں نے دن اور راتوں کی ہزار کلو میٹر کی فلائٹ ریکارڈ کی ہے بغیر رُکے جو یہ پرندہ کرلیتا ہے۔ اُسے لگتا کہ وہ خود بھی ایک پرندہ ہے اور لا اِلٰہ الّا اللہ اُس کا ترانہ ہے۔ عبداللہ کو خاردار تاریں پسند نہیں تھیں۔ وہ کہتا کہ لگتا ہے اُڑنے والے پرندوں کو کسی نے لائن میں پرو دیا ہے۔ اِتنی بڑی دُنیا میں بھی عبداللہ کو اپنا دم گھٹتے محسوس ہوتا اور وہ چاہتا کہ آزاد ہوجائے۔ آج عبداللہ کی ملاقات پھر انہی کراچی والے مولوی صاحب سے ہوئی۔ وہ اپنی بڑی سی گاڑی میں اسے اپنا مدرسہ دکھانے لے گئے۔ گاڑی میں ان کے مسلح محافظ بھی تھے۔ عبداللہ انہیں یاجوج ماجوج کہتا۔ گاڑی میں عبداللہ سوچ رہا تھا کہ وہ تو بے کار آدمی ہے مگر کسی نے اگر مولوی صاحب پر حملہ کیا تو وہ گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپ جائے گا، پھر وہ اپنے خیال پر خود ہی ہنسنے لگا کہ اگر مرگیا تو مولوی صاحب کے مرید کہیں گے کہ واہ جی واہ کیا موت ہے۔ حضرت کے چرنوں میں موت آئی۔ تو وہ سوچنے لگا کہ حملے کی صورت میں مولوی صاحب کے سر پر چڑھ جائے گا، مگر پھر شاید ان کے مرید کہیں گے کہ واہ جی واہ، حضرت کی جان بچانے میں اپنی جان دے دی۔ بھاڑ میں گئے سب میں مروں ہی کیوں اِس کار میں، عبداللہ نے زیرِ لب دُعا مانگی۔ خیر اللہ اللہ کرکے مدرسہ آیا، کیا خوب عمارت تھی۔ یہاں انگریزی بھی پڑھاتے تھے۔ عبداللہ نے ایک کلاس میں جا کر انگریزی میں بات چیت کی اور مدرسے کے بچوں کی انگریزی سن کر بڑا خوش ہوا۔ کوئی وجہ نہیں کہ مدرسے کے بچے پڑھ لکھ نہ سکیں اگر ہم انہیں صحیح تعلیم دے دیں۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 58 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-19/ | مولوی صاحب اُسے آخر میں بالائی منزل پر لے گئے اور وہاں ایک طالبِ علم کو بلوایا گیا۔ اُسے سب کمپیوٹر بچہ کہتے تھے۔ بچے نے آکر قرآن پاک سنانا شروع کیا۔ اسے جو آیت سنائی جاتی وہ وہیں سے قرآن پاک پڑھ لیتا۔ اسے سب کچھ یاد تھا۔ سورت مکی ہے یا مدنی، کتنی آیات ہیں، کتنے رکوع ہیں سب کچھ ۔ عبداللہ کی طبیعت سخت مکدّر ہوئی۔ اسے یہ گیم بالکل پسند نہ تھے۔ اللہ حسین ہیں حسن کو پسند کرتے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر ذہین بچے کو ایک سورہ آتی، ترجمہ، تفسیر اور اُس کی رُوح کے ساتھ ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود سے جب کہا گیا کہ فلاں شخص اُلٹا قرآن پڑھ سکتا ہے تو انہوں نے کہا اللہ اس کے دل کو بھی اُلٹ دیں گے۔ حضرت عمرفاروق نے سال میں صرف سورہ بقرہ یاد کی۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ جتنے حافظ ہمارے دور میں ہوتے ہیں شاید کبھی بھی نہ ہوتے ہوں، لیکن جتنا عمل ہم لوگ کرتے ہیں قرآن پر اتنا کم عمل بھی شاید کبھی نہ ہوا ہو۔ اسے حفظ کرنے یا نہ کرنے پر کوئی بحث نہیں تھی۔ قلق صرف اِس بات کا تھا کہ میرے محبوب اللہ کا کلام ہے۔ محبت سے پڑھنا چاہیئے ایسے کہ جیسے عبداللہ درخت کو دیکھتا تھا۔ تمام جزئیات، احساسات، تراکیب اور روشنیوں کے ساتھ ۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ قرآن پر تماشا کبھی نہیں لگانا چاہئے۔ اللہ کا کلام ہے۔ ادب ملحوظِ خاطر رہے۔ بے ادبی میں جب کوئی انسان اپنی زبان کھول دیتا ہے تو نماز چھن جاتی ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ علم کا آغاز خاموشی سے ہوتا ہے کہ بولے نہیں اُستاد کے سامنے یہ خاموشی بڑی چیز ہے۔ یہ ربّ کی توجہ حاصل کرلیتی ہے۔ یہ وہ خاموشی ہے جو غارِ حرا میں وحی کھینچ لائی۔ یہ وہ خاموشی ہے جو غارِ ثور میں رسالت پناہ اور صدیقِ اکبر کے درمیان تھی اور یہ وہ خاموشی ہے جو آنسو بن کر اس بے بس و کمزور شخص کی آنکھوں سے گرتی ہے جو کسی کم ظرف کے آگے دستِ سوال رکھتا ہے۔ وہ باتیں جو خاموشی میں کی جاتی ہیں، بولنے والے اُس کا پر تو بھی نہیں پا سکتے۔ بندہ خاموش ہوتا ہے تو قدرت بولتی ہے۔ یہ چرند پرند، یہ پھول بوٹے، یہ آبشار اور جھرنیں، یہ پہاڑ و ہوائیں سب بولتے ہیں، باتیں کرتے ہیں۔ بس بندہ خاموش رہے۔ علم کا دوسرا پڑاؤ سننا ہے، آرام سے، سکون سے، بات کیا ہے۔ پسِ منظر کیا ہے، کون بول رہا ہے۔ سننا اور سنتے رہنا، بے شک اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے، جس کے اندر جنگ جاری ہو اسے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ باہر جنگ جیتنے سے پہلے اندرونی جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ اپنے آپ میں گم ہوجانا، دُنیا میں گم ہونے سے کہیں بہتر ہے اور بے شک اللہ سے بہتر سننے والا کون ہے علم کا تیسرا پڑاؤ حفظ ہے کہ جو کچھ سیکھے یاد کرے یا لکھ لے کہ بوقتِ ضرورت کام آئے۔ علم کا چوتھا مرحلہ عمل ہے کہ جو کچھ سنا، جو کچھ لکھا اب اِس پر عمل کرکے اُسے بھٹی میں پکالے۔ علم کے اُوپر آزمائش کی بھٹی چلتی ہے تو علم دِل پر ثبت ہوجاتا ہے، پھر مٹائے نہیں مٹتا اور پانچواں اور آخری مرحلہ علم کو بیان کرنا ہے، شائع کرنا ہے۔ علم جمع کرتے رہنا چاہیئے اور خرچ بھی کرتے رہنا چاہیئے، جو شخص علم خرچ نہیں کرتا اُس کا علم جمع بھی نہیں ہوتا اور بد ترین ملاوٹ علم میں جھوٹ کی ہے۔ عبداللہ کو لگتا تھا کہ اس نے یہ سارے مراحل اوپر نیچے کردیئے ہیں۔ باتوں کا اُسے شوق تھا۔ سننے پر طبیعت کہاں مائل ہوتی ہے۔ تھوڑا بہت یاد کرلیا تو کرلیا، عمل کوئی تھا نہیں کہ نقوش ثبت ہوں اور تشریح و ترویج اُس سے کبھی ہوئی نہیں۔ آنسو ایسے ٹپ ٹپ گرنے لگے جیسے کہ بارش میں کسی کا جھونپڑا ٹپکے۔ اس نے دُعا کو ہاتھ اُٹھائے، یا اللہ اے میرے اللہ سائیں، تو بارش کی بوندوں پر مانگی جانے والی دُعائیں قبول کرتا ہے۔ آج میرے آنسوؤں کی بارش ہے۔ اے اللہ، میں نے ہر اِک سے یہی سنا ہے کہ تو معاف کردیتا ہے اور مجھے تجھ سے اچھے کی ہی اُمید ہے، مجھے بھی معاف کردے۔ اے اللہ، عبادت کی تو قضا بھی ہے مگر جو زندگی غفلت میں گزر جائے اُس کا کیا بس معاف کردے۔ اے اللہ، میں ان تمام گناہوں سے معافی اور تیری بخشش چاہتا ہوں جو گناہ میں نے اب تک کی زندگی میں کرکے، توبہ کی تھی اور پھر اپنی شامتِ نفس سے دوبارہ انہی گناہوں میں مبتلا ہوگیا۔ اے اللہ میں اِن تمام گناہوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو اپنی ذات کے متعلق کوئی وعدے میں نے آپ سے کئے اور پھر وہ وعدے پورے کرنے کی بجائے، پھر انہی گناہوں کو دوبارہ کرلیا۔ اور اے اللہ اِن تمام گناہوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو میں نے اِس لیے کئے کہ تو نے اپنی نعمتیں مجھے دیں لیکن میں نے اِن نعمتوں کو تیری نافرمانی کا ذریعہ بنالیا۔ اے اللہ وہ تمام گناہ بھی معاف فرما دے جو میں نے کوئی نیکی کا کام جو صرف تجھے راضی اور خوش کرنے کے لئے کرنا تھا لیکن میں نے اُس نیکی کے کام میں تیرے علاوہ کسی اور کو خوش کرنے کی نیت کرکے اپنی نیت اور نیکی کو کھوٹا کردیا۔ اے اللہ مجھے میرے گناہوں کی وجہ سے دوسروں کے سامنے ذلیل نہ کر کہ تو تو میرے کرتوتوں کو خوب جانتا ہے اور اے اللہ مجھے عذاب بھی نہ دے کہ تجھے تو مجھ پر ہر طرح کی قدرت حاصل ہے اور میں تیرے سامنے بالکل عاجز، بالکل بے اختیار اور بے بس ہوں۔ عبداللہ کو کچھ ہی روز میں امریکہ سے پھر کچھ کام مِل گیا اور وہ ایک بار پھر روانہ ہوا۔ پچھلے ماہ میں یہ اُس کا چوتھا چکر تھا۔ سال پہلے اسے ایک فیلو شپ کے درمیان ٹونی مِلا تھا۔ ٹونی خود بھی اسی فیلو شپ پہ جاچکا تھا۔ ٹونی ہر بار کوئی نہ کوئی کام عبداللہ کے لئے ڈھونڈ ہی لیتا۔ اِس بار وہ ٹونی کے بلاوے پر ہی امریکہ جا رہا تھا۔ ٹونی سلم اور اسمارٹ خوبصورت گورا تھا جس نے بڑی اچھی پوزیشن پر کوئی سال دُنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں میں کام کیا تھا۔ آج کل وہ اپنی بنائی ہوئی ایک کمپنی میں وائس پریزیڈنٹ تھا۔ ٹونی میں سوائے شہادت کے مسلمانوں والی ساری خصوصیات تھیں۔ ٹونی نے اِس بار عبداللہ کو اپنی دوست جو ایک بہت بڑی کمپنی میں سیلز کی ہیڈ تھی اِس سے ملوایا۔ مارتھا اِس کا نام تھا۔ مارتھا سے زیادہ ہارڈ ورکنگ عبداللہ نے آج تک کوئی عورت نہ دیکھی تھی۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ تھی کہ وہ عبداللہ کے غیر روایتی مزاح اور نپے تلے گہرے جملوں کو سمجھ لیتی تھی۔ عبداللہ خوب جانتا تھا کہ گہرائی میں موجود پریشر کی خبر ساحل سے نہیں ملتی۔ کوئی نہ کوئی غم، کوئی بات مارتھا میں ایسی تھی جو عبداللہ کی فریکونسی سے ہر بار میچ کرجاتی۔ ٹونی اور مارتھا دونوں کوئی کے پھیرے میں ہوں گے۔ ٹونی نے عبداللہ سے کہا کہ کیا وہ بتاسکتا ہے کہ جس کاؤنٹی میں وہ رہتا ہے اُس کا مستقبل کیا ہوگا نوکریاں بڑھیں گی یا ختم ہوں گی لوگ آئیں گے یا جائیں گے آبادی کس تناسب سے بڑھے گی کوالٹی آف لائف کیسے اِرتقا پذیر ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ عبداللہ نے سوچنے کے لیے وقت مانگا۔ ٹونی واپسی پر عبداللہ کو ہوٹل چھوڑنے جا رہا تھا تو عبداللہ نے سوال کیا، تم کون ہو میں ٹونی ہوں۔ ٹونی نے ہنستے ہوئے کہا۔ ارے ٹونی، میں یہ پوچھ رہا ہوں تمہارا مذہب کیا ہے اوہ میں پلا بڑھا کیتھولک فرقے میں ہوں۔ کیا مطلب اب کیا ہو پتہ نہیں۔ میں پادری و کلیسا سے اِتنا بے زار آچکا ہوں کہ اپنے آپ کو کیتھولک کہنے کا دل ہی نہیں کرتا اور سچ تو یہ ہے کہ اپنے آپ کو کسی بھی مذہب سے چپکانے کا دِل نہیں کرتا۔ دراصل ہوا یہ کہ بندے اور ربّ کا ڈائریکٹ رابطہ ہونا چاہیئے مگر پادری و کلیسا بیچ میں آگئے۔ میں شاید کبھی بغیر فرقے کے چرچ میں چلا بھی جاؤں مگر اِس خواہش کو بھی سال بیتے کہ پوری نہ ہوئی۔ میں کوئی مذہبی آدمی ہوں ہی نہیں۔ مذہب کا مقصد تو بہتر اِنسان بنانا اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہوتا ہے اور مذہب یا آج کل کا مذہب ایسا کر ہی نہیں پاتا اور مجھے تو خود بھی اچھے انسان کی تعریف کرنا نہیں آتی۔ کسے کہتے ہیں اچھا انسان، کیا تمہیں پتہ ہے۔ عبداللہ نے دِل ہی دِل میں کچھ پڑھا اور اِنتہائی آرام و شائستگی سے کہنے لگا۔ ٹونی، اِنسان وہ ہوتا ہے جس سے کسی اور کو نقصان نہ پہنچے، جسے یہ پتہ ہو کہ ایک دن مرنا ہے، جسے پتہ ہو کہ اچھائی ہمیشہ اچھائی ہے۔ بھلے ظاہری نتیجہ کچھ بھی نکلے، جسے پتہ ہو کہ پڑوسی، ماں، باپ، بچوں اور اُس خدا کے کیا حقوق ہیں، جس نے اُسے بنایا۔ وہ جو اپنے لین دین اور وعدوں میں دیانت دار اور سچا ہو، جو وعدے نبھانا جانتا ہو، جو جھوٹ نہ بولے۔ جو دوسروں کا بھی اِتنا ہی خیال رکھے جیسے کہ اپنے اہل و عیال کا، اور ایک ایسا آدمی جو شہد کی مکھی یا درخت کی طرح دُنیا سے بہت تھوڑا لے اور زیادہ لوٹائے۔ ، تمہیں اِسلام کی بڑی معلومات ہیں۔ عبداللہ سوچتا رہا کہ کتنا عجیب ہے کہ میں اِنسان کی تعریف کر رہا تھا۔ نہ میں نے حدیث پڑھی نہ قرآن کا حوالہ دیا اور پھر بھی یہ سمجھا کہ میں اِسلام کی بات کر رہا ہوں۔ اِس نے سوچا کہ بندے تو ہر جگہ ایک جیسے ہوتے ہیں خواہ پاکستان ہو یا امریکہ۔ ایک پیدائشی تڑپ ہر شخص کی فطرت میں ہے کہ خالق تک پہنچے اور سب کے مسائل بھی ایک جیسے، کوئی مولوی صاحب کی عنایتوں کا شکار تو کوئی پادری کے ہاتھوں برباد۔ یہ قصور ہمارا ہی ہے کہ دینِ فطرت کو اِن کی زبان میں اِن تک نہیں پہنچا سکے، ورنہ کیا وجہ ہو کہ اِتنی با شعور، محنتی، عقل سے کام لینے والی اور مجبوریوں سے ماورا قوم اسلام کو نہ پہچانے، اگر ہم نے اپنا دین اُن کی زبان میں اُن تک نہ پہنچایا تو وہ کیوں کر مسلمان ہوں گے اگر انھوں نے حشر میں کہہ دیا کہ اللہ ہمیں تو پتہ ہی نہ لگا کہ اِسلام تھا کیا تو ہم کیا کریں۔ ہم نے کوشش کی مگر یہ لوگ خودکش حملوں، مارو مارو کافر مارو سے باہر نکلتے تو کچھ سمجھاتے نہ۔ ہر شخص کی اپنی زبان، اپنی تعریف، اپنے سلوک، اپنے احکام، ہم کون سے والے قِسم پہ اسلام لاتے تو ہم مسلمان کیا کریں گے۔ کیا پتہ کوئی مذہب نہیں کہنے والے لوگوں کا دِل کب کب دھڑکتا ہو۔ گواہی میں کہ اللہ ہے مگر حواسِ خمسہ اِس کے وکیل ڈھونڈتے رہ گئے ہوں۔ کیا معلوم کتنوں نے ذہن و دِل کی اِس لڑائی میں جان کھو دی ہو اور کیا پتہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے کس کس کو کیسے کیسے ہدایت سے بہرہ مند فرما دیا ہو۔ طلب ہو تو اللہ کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے، آخر وہ ربّ ہے، پالن ہار ہے، لجپال ہے، پروردگار ہے۔ اِس کو کب کھلتا ہے کہ بندے کو واپس بھیج دے۔ اے اللہ، سب کو ہدایت دے اور مجھے طاقت دے کہ آذر کدے میں اذان دے سکوں۔ تجھے مؤذّنِ حق بلالِ حبشی کا واسطہ، تجھے صاحب النِدا حضرت عبداللہ بن زید کا واسطہ، اے رونے والوں کے ربّ تجھے ان رونے والوں کا واسطہ مجھ سے کام لے لے۔ آمین عبداللہ، ہوٹل میں پہنچا اور رات بھر شہری پلاننگ کے سافٹ ویئر کے بارے میں سوچتا رہا۔ پچھلی صدی میں انسان کے اطراف میں بکھری ہوئی چیزوں، سامانِ آسائش و آرائش اور ماحول میں بڑی ترقی ہوئی۔ اُونٹوں کی جگہ ریل، کار اور جہاز آگئے۔ ایک سے بڑھ کر ایک کار، مکان، فون، بستر، کھانے، گھومنے کی جگہیں، کھیل و تفریح کا سامان، غرض ہر چیز پر کام ہوا، ایک چیز جو رہ گئی، جس پر کام نہیں ہوا وہ ہے انسان کی ذات۔ کاش اِس کا عشرِعشیر بھی اگر انسان بنانے میں لگا ہوتا تو شاید آج دُنیا ایک بڑی اچھی جگہ ہوتی۔ خدا جب شہروں کو دیکھتا ہوگا تو کیسے دیکھتا ہوگا۔ کسے تباہ کرنا ہے کسے بچانا ہے۔ وہ تو ہر ایک کی سنتا ہے۔ اس کی تو سب پر نظر ہے۔ کیا ہم ایسا سافٹ ویئر نہ بنالیں جس میں کاؤنٹی میں موجود ہر شخص کا ڈیجیٹل کلون موجود ہو جس کے پاس اس شخص کی ساری خصوصیات و معلومات ہوں، جو کہ ارتقا کرے، وقت کے ساتھ ساتھ، نئی چیزیں سیکھے، بات چیت کرے، کیا ہم جذبات کی نمائندگی کرسکیں گے کمپیوٹر پروگرامز میں، کیا ہم شعور و لاشعور کو الگورتھم میں سما سکتے ہیں۔ کیا ایسی کوئی انفارمیشن ہے جس کے بغیر کام چل سکے کیا ہم اِس ڈیجیٹل دُنیا کو چلا سکیں گے کیا مستقبل میں جا سکیں گے کیا ہم مستقبل میں جا کر ماضی کو یہ بتاسکیں گے کہ اس نے کیا کرنا ہے پودوں اور انسانوں میں بہت سے جینز مشترک ہیں۔ پودوں کو روشنی نہ ملے تو مرجھا جاتے ہیں۔ انسان کی روشنی کیا ہو اللہ کا ذِکر، اور نہ کرے تو مرجھایا ہوا اِنسان کیسا لگتا ہے جتنی تیزی سے عبداللہ کا دماغ چل رہا تھا۔ اس رفتار سے اس کے ہاتھ کی بورڈ پر پروگرام ٹائپ کر رہے تھے۔ صبح تک عبداللہ اپنے سافٹ ویئر کی پروٹو ٹائپ بنا چکا تھا۔ کچھ ہی روز میں عبداللہ کوئی ساڑھے سو افراد کے سامنے اپنا سافٹ ویئر پیش کر رہا تھا۔ تعریف و خوشامد کا ایک سیلاب تھا جو تالیوں کی گونج میں اُمڈ آیا تھا۔ عبداللہ جلد ہی بے زار ہوگیا۔ اسے پتہ تھا کہ کِبر اور اُس کا اظہار بد ترین اخلاقی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ عبداللہ نے سوچا کہ یہی کام کرتے رہنا چاہیئے۔ خوب پیسے ملیں گے۔ کفر ہو یا اِسلام جڑیں مضبوط کرنے کے لئے مال خرچ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ یہ جو لوگ اِسلام کے نام پر جھوٹے سچے دعوے کرتے ہیں۔ کل اگر سائبر وار یا نیوکلیئر وار چھڑگئی تو کیا مسجدوں سے اذانیں دیں گے آپ کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوجائے تو آپ پیسے خرچ کرکے پیٹرول ڈلوا دیتے ہیں نا کہ یہ کہ پورا شہر مسجد میں اکٹھا ہو کر دُعائیں مانگیں کہ اے اللہ گاڑی چلا دے۔ عبداللہ نے ٹونی اور مارتھا سے واپس آنے کا وعدہ کیا اور پاکستان روانہ ہوگیا۔ ٹونی نے امیگریشن، ویزہ سب کی ذمہ داری اُٹھالی، کمپنی کے لیے سرمائے کے بندوبست کی بھی۔ آج بھی عبداللہ پھر سربسجود تھا۔ اے اللہ آپ میری حقیقت کو مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں اور اے اللہ لوگ جو میری تعریف کر رہے ہیں، میں اِن سے زیادہ اپنی حقیقت کو جانتا ہوں۔ اے اللہ مجھے یہ لوگ جتنا اچھا سمجھتے ہیں، مجھے اِس سے بھی بہتر بنا دے اور اے اللہ میری اِن خطاؤں سے درگزر فرما جن کا علم، اِن تعریف کرنے والوں کو نہیں ہے اور اے اللہ جو کچھ لوگ میری تعریف کر رہے ہیں۔ میرا اِن جملوں پر مواخذہ نہ فرما، اے اللہ کمپنی کھولنے چلا ہوں تو کامیابی عنایت فرما۔ اے اللہ تو دُعا کا در کھولتا ہے تو قبولیت کا بھی کھول دے کہ یہی تیری شان ہے، آمین ۔ عبداللہ پاکستان پہنچا تو اسے ایک شخص کی ای میل ملی جس میں اس نے کچھ ادھار کی درخواست کی تھی۔ عبداللہ نے کچھ ہی دیر میں اسے پیسے آن لائن ٹرانسفر کردیئے۔ جب بلّو کو پتہ لگا تو وہ حیران رہ گئی کیونکہ وہ مانگنے والے شخص کو جانتی تھی اور یہ بھی کہ اس نے سوائے عبداللہ کو نقصان پہنچانے اور حسد کرنے کے کچھ نہیں کیا۔ بِلّو نے عبداللہ سے کہا۔ عبداللہ کیا ہوگیا ہے تمہیں تم دُنیا میں کسی کو پیسے دے دیتے اسے کیوں دیئے کہ یہ تو ہمیشہ تمہیں نیچا دکھانے کی تگ و دو میں رہتا ہے اور سوائے دُکھ پہچانے کے اِس نے کیا بھی کیا ہے تمہارے ساتھ ۔ ٹھیک کہتی ہے بِلّو۔ اِسی وجہ سے تو دیئے ہیں۔ میں نے پہلے سوچا کہ جھڑک دوں مگر پھر میں نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ کیا ایسا کرنے سے میرا نفس خوش ہوگا یا غمگین تو یقین ہو چلا کہ وہ تو خوش ہوگا۔ تو میں نے دے دیئے، بڑے فائدے ہوں گے اِس سے، ایک مسلمان بھائی کی مدد ہوگئی تو سوچ میرا اس سے جو تعلق ہے اِس کا تو اسے بھی پتہ ہے۔ اِس کے باوجود اگر وہ میرے دروازے پر آیا تو کوئی تو ایسی مجبوری ہوگی۔ بے بس اور مجبور دُشمنوں سے مقابلہ نہیں کرتے۔ انہیں گلے لگاتے ہیں کہ کدورت دُھل جائے۔ ایسا کرنے سے میرے دل میں اگر اِس شخص کے لئے کوئی بغض ہوا تو جاتا رہے گا اور ایک فائدہ یہ ہوا کہ شاید اب اس کی زبان بند ہوجائے تو جو میرا وقت فضول اور لغو الزامات سننے میں لگ جاتا تھا اور اُس کے بعد طبیعت پر جو بوجھ آتا تھا وہ اب اِنشا اللہ نہیں آئے گا اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک دن میں نے بھی کسی کے سامنے جانا ہے۔ اِس نے اگر حساب کتاب پوچھ لیا تو مارا جاؤں گا۔ اس نے پوچھ لیا کہ نمازیں کیوں چُھٹ گئیں، جھوٹ کیوں بولا گناہ کیوں کرتے رہے تو کیا جواب دوں گا۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 59 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-8/ | آپ خود ہی منصف بن جائیں اپنے اختیاری رولز اور اپنے وژن کے بیچ۔ اس طرح کرنے سے آپکی زندگی میں یکسانیت بھی آئے گی اور وقت بھی بچے گا۔ وقفے میں عبد معلومات کے اس طوفان کو ڈائی سیکٹ کر رہا تھا، ٹھیک ہی تو کہتے ہیں اتنی سی زندگی میں کیا کیا کروں۔ بیواؤں کی خدمت کروں، یتیموں کا خیال رکھوں، کتابیں لکھوں، پڑھاؤں، کمپنی کھولوں، ایدھی کے لیے ایمبولینس چلاؤں، پڑھوں یا ملکی سیاست میں حصہ لوں عبدا نے کاغذ پر لکھنا شروع کردیا۔ پاکستان میں مرد کی اوسط عمر سال اور عورت کی سال، اب یہ کہتے ہیں کہ عمر پڑی ہے وہ ہے کہاں شروع کے سال تو بچپنے کی نذر ہوجاتے ہیں۔ اب اگر کوئی سال بھی جئے تو باقی بچے، ہم دن میں کم از کم گھنٹے سوتے ہیں۔ گھنٹوں میں سے یہ ایک تہائی بنتا ہے تو کوئی سال ماہ ہم سو رہے ہیں۔ ہی گھنٹے کم از کم آفس میں جاتے ہیں ہر روز، سال ماہ وہاں گئے۔ پاکستانی اوسطاََ گھنٹے دیکھتے ہیں دن میں، یہ کوئی ساڑھے سال بنتے ہیں، گھنٹے ہم اوسطاََ انٹرنیٹ کو دیتے ہیں ساڑھے سال اِدھر گئے، ایک سال زندگی میں ہم طبعی ضروریات میں باتھ روم میں گذارتے ہیں۔ سال کی عمر میں اگر نماز فرض ہو اور ہم وقت روزانہ نماز پڑھیں اور دن میں ایک گھنٹہ بھی لگا دیں تو سال کی عمر میں کوئی ڈھائی سال کو دینگے جس نے پیدا کیا اپنی عبادت کے لئے، گھنٹوں کی زندگی میں سے صرف ہزار گھنٹے کوئی بات بنی نہیں۔ پوری زندگی جب تک عبادت کے مفہوم کے تحت نہیں آجاتی تب تک حق تو ادا نہ ہوسکے گا کیا آپ کوئی ایسا نوکر رکھو گے جو اپنے اصل کام کو صرف فیصد وقت دے اور باقی بے کار بیٹھا رہے اور یہ فیصد وقت بھی ہم کب دیتے ہیں، مہینوں گذر جاتے ہیں مسجد کا منہ دیکھے ہوئے۔ جتنی تیزی سے عبد کا قلم چل رہا تھا اس سے کہیں زیادہ رفتار سے اُس کا دماغ اور دل۔ ٹھیک ہے امین بھائی آج پھر رت جگا اور کا مذبح خانہ، وقفے سے آتے ہی امین بھائی نے ایک اور کاری وار کیا۔ آپ لوگوں کو مائیکرو سافٹ ایکسل تو آتی ہوگی تو ایک بار چارٹ بنائیں اور نیچے لکھ دیں تمام رولز جو باقی بچ گئے ہیں۔ باپ بیٹا اُمتی عبد پڑوسی، ہمیں ان تمام رولز کو کسی نہ کسی، کم از کم معیار پر نبھانا چاہئیے، جیسا کہ اسکول میں نمبروں پر پاس ہوتا ہے یا یونیورسٹی میں پر، اسی طرح ہر رول کا ایک ہوتا ہے۔ اگر اس سے نیچے آئے تو ظلم میں شمار ہوگا، اُوپر گئے تو احسان۔ ظلم کا مطلب ہے کسی چیز کو اسکی جگہ سے ہٹا دینا، مثلاً ماں باپ کے لیے ہے کہ انہیں اُف بھی نہ کی جائے۔ اب آپ خود اندازہ لگالیں کہ بار چارٹ میں آپ کہاں ہیں احسان کا مطلب ہے وہ چیز جو موجودہ ریسورسز میں اُس سے بہتر ممکن نہ ہو۔ غرض آپ کی سب سے بہتر کاوش۔ کسی آدمی کے پاس روپے ہیں اور وہ روپے صدقہ کردیتا ہے تو اُس آدمی سے بہتر ہوگا جو لاکھ روپے دے کروڑ میں سے، اب آپ کو تمام رولز کے معلوم کرنے ہیں اور ان کو پورا کرتے ہوئے مرگئے تو کامیاب ورنہ ناکام۔ اس کے بعد امین بھائی نے مولانا تقی عثمانی صاحب کا شعر بھی سنا دیا۔ قدم ہوں راہِ الفت میں تو منزل کی ہوس کیسی یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہوجانا امین بھائی نے ٹریننگ کا اختتام کیا۔ تو آپ لوگ گھر جائیں۔ رولز لکھیں ڈھونڈیں اور وژن بنائیں کہ سال بعد آپ اپنے آپ کو کس رول میں کس جگہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ اپنی ذات کے رول میں تو بزنس مین بن جائیں مگر باپ، بھائی عبد کے سارے رولز متاثر ہوجائیں۔ پھر سوچیں کہ سال والا وژن کیا ہوگا میں کہاں ہوں گے اور ، اور سال کا پلان بنالیں حتی کہ مہینوں ہفتوں اور دنوں کی کوشش کریں، تاکہ آج آپ جو کام کر ہے ہیں وہ آپکے سال والے وژن سے ہوسکے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اس ٹریننگ سے عبد کو اپنے بہت سے سوالوں کے جواب مل گئے۔ وہ کسی حد تک مطمئن تھا کہ چلو زندہ رہنے کا کوئی بہانہ تو مِلا، کوئی راستہ تو نظر آیا، میرا کوئی مقصد حیات تو ہے۔ زندگی کے اندھیروں میں یہ چھوٹی سی کرن عبد کے لیے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کی مانند تھی۔ آج رات اس نے احمد صاحب کو فون کرکے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انکی باقی ٹریننگز بھی کرنا چاہتا ہے، مگر فی الحال پیسے نہیں ہیں۔ احمد صاحب نے آفر دی کہ آپ کورسز کرلیں پیسے جب ہوں تب دے دینا۔ یوں عبد کی زندگی میں ایک باب اور شروع ہوا، ٹر یننگز اور وژن کا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد یونیورسٹی میں واپس آیا اور دن رات پڑھانے میں لگ گیا۔ بچوں کو پڑھانا اور اچھا کمپیوٹر اسائنٹسٹ بنانا اس کے وژن کا حصہ تھا۔ اس نے اپنی ریسرچ لیب بنائی اور ریسرچ پر بہت زور دینے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یونیورسٹی عبد کی گرویدہ ہوگئی۔ پروفیسر عبد کی کلاس میں پڑھنا طالب علموں کے لیے وجہِ افتخار سمجھا جانے لگا۔ بیچلرز کی ایک کلاس میں سے انٹرنیشنل پبلی کیشنز آگئیں اور عبد کے اسٹوڈنٹ دنیا بھر میں اسکالر شپ پر جانے لگے۔ طالب علموں کو وہی سینیٹر اسکالر شپ ملی جس پر عبد خود گیا تھا۔ عبد نے ڈیپارٹمنٹ کا تبدیل کردیا اور دنیا کے بہترین کورسز متعارف کروائے۔ اس شہرت اور کام کی وجہ سے عبد جلد ہی نظروں میں آگیا اور اسے ہر اُس کمیٹی کا ممبر بنا دیا جاتا جس کا اس سے دور دور تک کا واسطہ نہ ہوتا۔ اُسے سزا کے طور پر ڈرائیورز کمیٹی، گارڈن کمیٹی، اوپن ہاؤس کمیٹی اور اِس جیسی ہی نجانے کون کون سی کمیٹیاں جس میں سوائے وقت ضائع ہونے کے کچھ نہ ہوتا کی ذمہ داری سونپ دی جاتی۔ عبد جلد ہی اِس علم دشمن ماحول سے بیزار ہونے لگا، اس بیزاریت سے نجات پانے کے لئے اس نے دن رات وژن پڑھنا شروع کردیا۔ ہم کس طرح وژن بنائیں کیسے عمل کریں۔ یہ اس موضوع پر بھی چیمپین بننا چاہتا تھا، شاید ہی کوئی ایسی کتاب ہو اس موضوع یا اس سے متعلقہ موضوع پر جو عبد نے نہ پڑھ ڈالی ہو اور شامت آئی ہمیشہ کی طرح بے چاری بلّو کی، جسے گھر اور بچوں کے تمام معاملات کے ساتھ ساتھ عبد کو بھی کرنا پڑتا، اُس نے عبد کو مزید ٹریننگز کروانے کے لیے اور اس کی کتابوں کا خرچہ برداشت کرنے کے لیے اپنا زیور تک بیچ دیا اور پارٹ ٹائم کام بھی شروع کردیا کہ عبد میں زندگی کی رمق ہی اُس کا اثاثہ تھا۔ عبد نے بارہا کوشش کی کہ بلّو بھی یہ ٹریننگز کر لے، وہ گئی بھی، مگر اُس کا دل نہ لگنا تھا نہ لگا۔ وہ ہمیشہ سے اپنے آپکو ایک کمزور سی گناہ گار انسان کہتی جس سے کچھ نہ بن پڑتا ہو۔ عبد نے یونیورسٹی میں ہونے والی ہر زیادتی کے بدلے میں مزید پڑھنا شروع کر دیا، جس دن یونیورسٹی میں کوئی تلخ کلامی ہوتی اور اس دن کچھ اور نئی کتابیں، وہ بلو سے کہا کرتا کہ اس ملک میں ہونے والے مظالم کا واحد انتقام علم ہے۔ عبد جب بھی پالو آلٹو، روبن شرما، اسٹیفن کوی، جمِ کولنز یا سیم والٹن کی کتابیں پڑھتا تو آکر بلّو سے ڈسکس کرتا۔ وہ ہمیشہ ہنس کے خاموش ہوجاتی مگر کوئی نہ کوئی جملہ ایسا بول دیتی کہ عبد ہفتوں سر پیٹتا رہتا، ایک دن کہنے لگی، عبد تم اپنی ذہانت، اپنی باتوں اور لفّاظی سے کسی شخص کی زبان چپ کرواسکتے ہو، مگر دل نہیں جیت سکتے۔ دل جیتنا ہو تو کرنا سیکھو۔ ایک دن کہنے لگی، عبد میرا دل ہر اُس چیز کو کرنے کا چاہتا ہے جو کو ناپسند ہے۔ دل کی سنوں تو ناراض، کی سنوں تو دل ناخوش، یہ چکی تمام عمر یونہی چلتی رہے گی۔ وہ اکثر عبد سے کہتی، عبد آرام کر لیا کرو، کچھ دنوں کے لئے چھوڑ دو اس وژن کے چکر کو۔ خیر و شر کی ازلی لڑائی میں بندہ تھک بھی تو جاتا ہے، کچھ دیر آرام کرلے تو کیا مضائقہ مگر عبد کو تو جو ایک دُھن سوار ہوجائے وہ ہوجائے، اسی علم و شوق میں زندگی کی گاڑی رواں دواں تھی کہ ایک دن صبح صبح عبد کو ریکٹر آفس سے کال ملی، وہ ملنے پہنچا تو ریکٹرصاحب نے خوشخبری سنائی کہ آپکی تنخواہ میں ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ عبد اس غیر متوقع خبر پر پریشان ہوا، کہنے لگا آخر کیوں جی وہ ہمارے سسٹم ایڈ منسٹریٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے تو، آج سے آپ کے پاس کا ایڈیشنل چارج بھی ہے۔ مجھے قبول نہیں ریکٹر صاحب۔ مگر ڈاکٹرعبد آپ کو یہ کام آتا ہے۔ جی مجھے کھانا پکانا بھی آتا ہے تو جس دن آپ کا باورچی چلا جائے اُس کا ایڈیشنل چارج بھی فدوی کو عطا کر دیجئے گا۔ دیکھئے ریکٹر صاحب میں نے کیا ہے، کوشش ہے کچھ ریسرچ ورک کر لوں۔ ازراہِ کرم میرے کیرئیر سے مذاق نہ کریں۔ ہم نے آپکو مطلع کرنے کے لیے بلایا تھا، مشور ے کے لئے نہیں۔ آپ جا سکتے ہیں، ریکٹر نے گویا حتمی فیصلہ سنا دیا۔ عبد نے کاغذ قلم نکالا، وہیں استعفیٰ لکھا اور گھر واپس۔ بلو نظر آئی تو عبد نے زبردستی مسکراتے ہوئے عنایت علی خاں کا شعر پڑھ دیا۔ جو سر کٹنے پہ راضی ہوں، انھیں جھکنا نہیں آتا وہی منزل کو پاتے ہیں جنھیں رکنا نہیں آتا بلّو ایک شعر میں سب کچھ سمجھ گئی، اور گھر کی پیکنگ میں لگ گی کہ یونیورسٹی کا دیا ہوا مکان خالی کرنا ہے۔ رات کھانے پہ عبد سے پوچھا اب کیا کرو گے عبد کی زمین وسیع ہے بلّو، کچھ کرتے ہیں۔ سوچ رہا ہوں گاؤں جا کے برتنوں کی ریڑھی لگالوں۔ یونیورسٹی کا اچھا خاصہ تجربہ تھا وہاں یہ ہوا، کارپوریٹ سیکٹر کا تو تجربہ ہی نہیں ہے وہاں کیا ہوگا۔ آج جو اباََ بلّو نے بھی شعر سنا دیا۔ تو نے جو کچھ بھی کہا، میں نے وہی مان لیا حکمِ حواّ کی قسم، جذبہِ آدم کی قسم عبد آج ایک بار پھر روڈ پر تھا۔ جگہ جگہ نوکری کی درخواست دے رہا تھا، مگر انٹرویوز میں ہر جگہ فیل۔ کچھ لوگ اسکی ذہانت سے خوفزدہ ہوجاتے، تو کچھ کو اسکے لہجے کی کاٹ پسند نہ آتی، ایک مینجر تو پھٹ ہی پڑے۔ ڈاکٹر عبد آپ بہت خطرناک انسان ہیں۔ آپکو کوئی کیسے قبول کرے۔ اپنے مضمون میں آپ خود اتھارٹی ہیں تو کوئی آپکو چیلنج نہیں کرسکتا۔ روپے پیسوں کی قدر آپ نہیں کرتے تو یہ طریقہ بھی بے کار مرنے سے آپکو ڈر نہیں لگتا۔ تو جو آپ چاہیں گے وہ کریں گے۔ ہم آپکو جاب نہیں دیں گے۔ اور عبد گھر آکے پھر سے بِلّو کو روداد سنا دیتا، اس اثنا میں وہ ایک صفحات کا وژن ڈاکیومنٹ لکھ چکا تھا، اپنا اور اپنی فیملی کا کہ زندگی میں کرنا کیا ہے جسے وہ ماسٹر پلان کہتا تھا۔ بلّو روز اسکی تیاری کرواتی۔ اُسے زیادہ بولنے سے منع کرتی، آج ایک ڈیفنس آرگنائزیشن میں اس کا بہت اہم انٹرویو تھا۔ جب عبد اپنے سافٹ وئیر اور مہارت کی دے چکا تو نے کہا کہ آپ یہیں جوائن کرلیں، آپ صرف مجھے رپورٹ کریں گے۔ آپ کو اُن ٹیکنالوجیز پر کام کرنا ہوگا جن میں بحیثیت قوم ہم دوسرے ممالک کے محتاج ہیں، کب سے شروع کریں عبد کی خوشی انتہاؤں کو چھُورہی تھی۔ اچھی تنخواہ گھر، گاڑی اور کام بھی فی صد اسکے اپنے وژن سے متعلق۔ وہ خوشی خوشی گھر آیا سبھی خوش تھے، سوائے بلّو کے۔ بلّو نے کہا، عبد اتنے خوش نہ ہو، خوشی تمہیں کم ہی راس آتی ہے۔ یہ دیکھو تم نے کیا کرنا ہے، تمھیں اپنے آپ سے کیا چاہیے یہ بھول جاؤ دنیا تم سے کیا چاہتی ہے۔ ورنہ ہمیشہ اُداس ہی رہو گے۔ عبد نے جواب میں لمبی چوڑی تقریر کر ڈالی کہ وہ کسی طرح اس وژن سے پاکستان کو تبدیل کردے گا اور بلو ہمیشہ کی طرح ہنستے ہوئے کھانا لگانے چلی گئی۔ ۔۔۔ ۔۔۔ زندگی پھر سے مکمل رفتار سے دوڑی چلی جارہی تھی۔ کام کے سلسلے میں عبد اکثر ملک سے باہر چلا جاتا اور ساتھ میں کوئی نہ کوئی کورس بھی کر آتا، اب تو احمد صاحب نے اُسے اپنے لیکچرز میں بھی بلانا شروع کر دیا تھا جہاں وہ کلاس سے کچھ باتیں کرلیتا اور یوں عبد کی شہرت دور دور تک جانے لگی۔ بِلّو ہر رات کو صرف یہ دعا مانگتی کہ اے میرے عبد کا خیال رکھنا، اسکی رفتار مجھے ہمیشہ پریشان کرتی ہے، اس میں ٹھہراؤ لا، یہ پارہ کی طرح اچھلتا پھرتا ہے اور لوگوں کے حسد اور نظر کا شکار ہوجاتا ہے، اس کی طبیعت بہت تھر دیلی ہے اُس پہ رحم کر۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ایک دن عبد کے ایک دوست ڈاکٹر رمضان اسے ایک مفتی صاحب کے پاس لے گئے، عبد جانا نہیں چاہتا تھا اُسے اب مولوی حضرات اور مفتیانِ کرام سے ڈر سا لگنے لگا تھا مگر، اس دن وہ اپنے دوست کے اصرار پر چلا گیا۔ جب تک عبد پہنچا مفتی صاحب اپنا لیکچر ختم کر کے جا رہے تھے۔ عبد نے ان سے ملاقات کی اجازت مانگی اور دو ہفتوں کے بعد کا وقت مقرر ہوا۔ عبد دو ہفتوں بعد مقررہ وقت پر مفتی صاحب کے گھر پہنچ گیا یہ سوچتا ہوا کہ، انہیں وقت اور دن دونوں بھول چکے ہوں گے مگر مفتی صاحب موجود بھی تھے اور منتظر بھی۔ مفتی صاحب کے گھر میں لگ بھگ ہزار کتابیں تھیں جنہیں دیکھ کر ہی عبد کا دل بلیوں اُچھلنے لگا، اُس نے بے ساختہ کہا ۔ صرف اِتنا ہے واقعہ دِل کا ہم نے کھویا ہے تم نے پایا ہے یہ مفتی صاحب عبد کو بہت پسند آئے، پڑھے لکھے، انگریزی بھی جانتے تھے اور کئی ممالک کا سفر بھی کیا تھا۔ نہ سیکرٹری، نہ دائیں بائیں مریدوں کا جمگھٹّا نہ تصنّع، نہ بناوٹ اور نہ ہی لفّاظی، دو چار باتیں سیدھے سادھے الفاظ میں کردیں اور بس۔ عبد کا دل ان کی جانب کھنچتا چلا گیا۔ عبد کو ان کی شخصیت اپنے مولانا عبدالرحمن صاحب جیسی لگی، اوپر سے ان کی زبان اور اُردو میں بہت چاشنی تھی۔ بقول شاعر، سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اُردو بول سکتے ہیں کچھ ہی عرصے میں اس جاب میں بھی وہی مسائل ہونا شروع ہوگئے، اس بار قصور عبد کا ہی تھا، اس کے رویے میں لچک نہ تھی، کیونکہ وہ اپنی زندگی کا ایک فکسڈ ڈاکیومنٹ بنا چکا تھا۔ لہٰذا کسی کے کہنے پر اس میں کوئی ردو بدل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ مزید یہ کہ حاسدوں کی حسد کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔ صبح شام کوئی نہ کوئی مسئلہ کوئی نہ کوئی جھوٹ جسے برداشت کرنے اور اپنی صفائی میں عبد کا پورا دن نکل جاتا۔ دراصل جھوٹ بولنا بھی ایک صلاحیت ہے جسے خدا کسی کسی کو نہیں بھی دیتا مگر عموماََ عبد کا واسطہ باصلاحیت لوگوں سے ہی پڑا۔ عبد کا اب تک مصمّم یقین ہوگیا تھا کہ پاکستان میں کسی بچے کو نفسیاتی مریض بنانا ہو تو کسی کمپنی میں جاب کروا دو۔ ایک ہی سال میں جھوٹ، مکاری، غیبت، حسد اور ظلم اسکی جاری ہے | null |
null | null | null | 60 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-6/ | یونیورسٹی میں اس کی پہچان بہترین ٹیچر کے طور پر ہوتی جو طالب علموں کے تمام سوالات کے جواب دیتا۔ اب آہستہ آہستہ عبداللہ یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ میں مقام بنانے لگا تھا۔ آج عبداللہ کو ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی سے فون کال آئی۔ جیِ آپ نے ہمارے پروگرام میں اپلائی کیا ہے، مگر آپ کے کریڈٹ ہاورز کم ہیں۔ گورنمنٹ نے کچھ عرصہ پہلے بیچلرز پروگرام سال کا کردیا ہے جب کہ آپ نے سال کا کیا ہے۔ تو آپ کے ماسٹرز کے کورسز ملانے کے باوجود آپ کی کریڈٹ ہاورز کم ہیں، آپ انہیں مکمل کرکے اگلے سال پھر اپلائی کیجئے گا۔ ہماری یونیورسٹی کے انتخاب کا شکریہ۔ یااللہ یہ کیا مصیبت ہے سال میں یہ حال ہوا تھا اگر سال لگاتا تو جنازہ ہی نکل جاتا، اب یہ یونیورسٹی لسٹ پر بھی تھی، چھوڑ تو سکتا نہیں تھا، تو عبداللہ نے اسی یونیورسٹی میں جہاں کام کرتا تھا ویک اینڈز پرایگزیکٹو پروگرام میں داخلہ لے لیا۔ ایک سال میں ایک ماسٹرز اور کر لیا، یہ بھی کمپیوٹرسائنس میں۔ اگلے سال پھر ایڈمیشن نہ ملا، کریڈٹ ہاورز کا فرق رہ گیا، اب عبداللہ نے شہر کی ایک اور یونیورسٹی میں شام میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لے لیا، کمپیوٹر سائنس پہ اتنا عبور تھا کہ کلاس لے یا نہ لے کوئی فرق نہ پڑتا تھا۔ اس بات کو نئی یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ نے فوراً نوٹ کر لیا ان کا نام تھا ڈاکٹر حیدر۔ ایک دن عبداللہ کو اپنے آفس میں بلایا اور کہا کہ میاں ،کیوں ٹائم ضائع کر رہے ہو عبداللہ نے سارا ماجرا کہہ سنایا، کہنے لگے اس سال اپلائی کرو تو لیٹر مجھ سے لکھوا لینا۔ پتہ نہیں انہوں نے ایسا کیا لکھا کہ بڑی یونیورسٹی میں داخلہ بھی ہوگیا اور اسکالر شپ بھی مل گئی اور ساتھ میں کی جاب اور ہزار تنخواہ بھی۔ اب ایک طرف کا ایک ٹاسک تو دوسری طرف لگی لگائی جاب، بیوی، بچہ ، یہاں تنخواہ لگ بھگ کوئی ہزار روپے ہوچکی تھی، مگر عبداللہ نے جو ٹھان لی سوٹھان لی۔ اپنی بلّو سے مشورہ کیا، اس نے کیا کہنا تھا، ہاں میں ہاں ملادی اور یوں عبداللہ نے استعفیٰ جمع کروا دیا۔ ڈر تھا تو صرف ایک کہ رفیع صاحب کا سامنا کیسے کرے گا کہ وہ احسان کرنے والے تھے، انہوں نے منع کردیا تو کیا ہوگا۔ آج عبداللہ جو کچھ بھی تھا وہ اوپر اللہ اور نیچے رفیع صاحب کی ہی بدولت تو تھا۔ آج وہ رفیع صاحب کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا، دیکھوعبداللہ تم جانتے ہو کہ تم مجھے کتنےعزیز ہو، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ تم جذباتی کوئی فیصلہ نہ لو، تمہاری عمر کیا ہے سر سال۔ اور تنخواہ سر ہزار کے لگ بھگ۔ اللہ کے بندے، اس عمرمیں یہ تنخواہ، خوبصورت بیوی اور بچہ، لائف سیٹ ہے اور تم استعفیٰ دے کر پھر سے طالب علم بننے کاسوچ رہے ہو۔ جی سر بالکل، کسی سے شرط لگا بیٹھا ہوں جانا ہوگا۔ کس سے شرط لگائی ہے میں بات کرتا ہوں اس سے۔ نہیں سر رہنے دیں، بس اجازت مرحمت فرمادیں، اللہ آپ کا بھلا کرے گا۔ چلو میں تمہیں ایک آفر دیتا ہوں، تم مجھ سے سال کا کانٹریکٹ سائن کرلو، میں تمہاری تنخواہ بڑھا کے ایک لاکھ کر دیتا ہوں، مگر سال تک پھر جانے کا نام نہیں لینا۔ عبداللہ کے سامنے اپنے باپ کے الفاظ گونج اٹھے۔ مگر اس نے دل پر پتھر رکھ کے کہا۔ سر ایک بات بتائیں۔ ایک آدمی کتنے فی صد بچت کرسکتا ہے کیونکہ اکنامکس کا کلیہ ہے، آپ جتنا زیادہ کماتے ہیں آپ کے خرچے اتنے ہی بڑھ جاتے ہیں۔ کم کمانے والے بسوں میں سفر کرتے ہیں اور ان کے بچے نئی روشنی میں جاتے ہیں، زیادہ کمانے والے جہازوں میں اڑتے ہیں اور ان کے بچے پرائیوٹ اسکولوں میں مہنگی تعلیم حاصل کرتے ہیں، بچتا کچھ نہیں ہے دونوں کے پاس۔ یورپ والے مشہور ہیں بچت کے لیے وہ بھی صرف فی صد بچا پاتے ہیں۔ دیکھو اگر دھیان سے خرچ کرو تو شاید فی صد تک بھی بچالو، رفیع صاحب نے کہا۔ سر یہ بتائیں، آپ کے پاس جو امپورٹڈ گاڑی ہے وہ کتنے کی ہے لاکھ۔ اچھا اور ڈیفنس کا گھر کروڑ، تو سر اگر میں یہ شاندار جاب پوری زندگی کرتا رہوں اور میری آنے والی سات نسلیں بھی کرتی رہیں تو میں نہ آپ کے جیسا گھر لے سکتا ہوں نہ کار۔ بھاڑ میں جائے ایسی جاب۔ میری منزل کچھ اور ہے سر مجھے جانا ہوگا، اور آخر کار ریکٹر صاحب نے استعفیٰ پہ دکھی دل کے ساتھ دستخط کر دیئے، وہ پودا جو اُنہوں نے سال پہلے لگایا تھا آج ایک تناور درخت تھا۔ نئی یونیورسٹی، نئے لوگ، کم پیسے، عبداللہ ہر چیز کو انجوائے کررہا تھا، کچھ پیسے بینک میں پسِ پشت ڈال رکھے تھے، جن سے گذارہ بڑا اچھا ہورہا تھا، عبداللہ ہاسٹل میں رہتا تھا اور بیوی بچے ایک کمرے میں پاس ہی ایک گھرمیں پے انگ گیسٹ کے طور پر۔ عبداللہ کو جب بھی ٹائم ملتا وہ یا تو انہیں یونیورسٹی بلا لیتا یا ان کے پاس چلا جاتا۔ بیوی بچے والا وہ شاید ایک ہی طالب علم تھا اپنی کلاس میں۔ اخبار سے عبداللہ کا یارانہ بہت پرانا تھا۔ آج اخبارمیں اس کی نظر امریکہ کی مشہورِ زمانہ سنیٹر اسکالر شپ پر پڑی۔ میں اور شرط تھے اور کے اضافی مارکس۔ عبداللہ نے تمام اساتذہ اور دوستوں کے منع کرنے کے باوجود اپلائی کردیا اور اور کی تیاری میں لگ گیا۔ سب کا خیال تھا کہ اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے بلا مبالغہ ہزاروں لوگ اپلائی کرتے ہیں اور سیٹیں صرف ۔ عبداللہ نے بڑی محنت سے اسکالرشپ کے مضمون لکھے، ایپلی کیشن لکھی اور لیٹرزجمع کروائے۔ ایک اس نئی یونیورسٹی سے، ایک رفیع صاحب سے اور ایک عبدالرحمن صاحب سے۔ نجانے ان لوگوں نے کیا لکھا، یا ایپلی کیشن کے مضامین کا کرشمہ یا کوئی دعا کا نتیجہ کہ عبداللہ شارٹ لسٹ ہوگیا۔ صرف بندوں کوانٹرویو کال آئی پاکستان بھر میں سیٹوں کے لیے، اورعبداللہ ان میں سے ایک تھا،عبداللہ دن رات اور کی تیاری میں لگ گیا، ایک ہی دن میں دونوں پرچے شیڈول کروالئے مگر قدرت کو شاید کچھ اور منظور تھا۔ سے دن پہلے عبداللہ کی ماں کو ہارٹ اٹیک آگیا۔ عبداللہ بھاگ کے گاؤں پہنچا، جوجمع پونجی تھی وہ علاج پر لگ گئی، اور ماں کی کچھ حالت بہتر ہوئی توعبداللہ نے جیسے تیسے پیپرز دئیے۔ اس گہما گہمی اور پریشانی میں نہ تو یونیورسٹی کا رزلٹ کچھ بہتر آیا، یونیورسٹی نے پر ڈال دیا، اور اسکالر شپ کینسل کردی تو دوسری طر ف میں واجبی سے نمبر، ہاں میں عبداللہ نے فیصد مارکس حاصل کرلئے۔ آج عبداللہ اپنی بِلّو کے ساتھ ملک کے دارالحکومت کی طرف سینٹر اسکالر شِپ کے آفس کی طرف جارہا تھا، بس میں سفر کرتے ہوئے اپنی بیوی سے کہنے لگا، دیکھ بِلُو، یہ توغلطی سے شاید انہوں نے مجھے کال کر لیا ہے، یہ اسکالر شپ وغیرہ میرے نصیب میں کہاں اس بہانے ہم دونوں امریکن ایمبسی دیکھ لیں گے ورنہ ہمیں وہاں کون گھسنے دے۔ خیر جب تمام امیدوار اس بات کی مشق کررہے تھے کہ کیا پوچھیں گے، تو کیا بولیں گے اور اپنی ہی جمع کروائی ہوئی درخواستوں کو بار بار پڑھ رہے تھے۔ ایسے میں عبداللہ اور بلّو سارے آفس میں گھوم گھوم کر تصویریں دیکھ رہے تھے اور ہر گورے یا کالے امریکی سے ہاتھ ملا ملا کر فخر محسوس کررہے تھے کہ، انہوں نے اپنی زندگی میں اتنے سارے امریکی ایک ساتھ پہلے کبھی نہ دیکھے تھے، عبداللہ کی پروفائل سب سے کمزور تھی۔ سب لوگ بڑے شہروں کے تھے، انگلش میڈیم اسکولوں کے پڑھے ہوئے، ان کی انگریزی اور شاندار تلفظ دیکھ کے ہی عبداللہ کو یقین ہو چلا تھا کہ اس کی دال یہاں نہ گلے گی۔ خیر آخر ا س کا نمبر آہی گیا۔ کانپتے قدموں، لرزتے ہاتھوں، دھڑکتے دل، لڑکھڑاتی زبان مگر شوخ آنکھوں کے ساتھ دبلے پتلے عبداللہ نے آفس میں قدم رکھا۔ ابھی بمشکل کرسی پر بیٹھا ہی تھا کہ سوال ہوا، تو آپ امریکہ جانا چاہتے ہیں جیِ آپ کو کس نے کہا اسی لیے تو آپ یہاں موجود ہیں دیکھئے جناب، کرنی ہے، کیونکہ وہ میری پر ہے، پیسے میرے پاس ہیں نہیں، آپ جہاں چاہیں بھیج دیں بس فیس بھر دیں۔ امریکہ سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے جیِ جنگوں کا شوق ہے یا بندے مارنے کا عراق ہو یا افغانستان ۔ کیا آپ کی باتوں سے میں یہ سمجھوں کہ آپ کو امریکہ سے نفرت ہے جناب نفرت تو بڑا بھاری لفظ ہے، مگر مجھے محبت بھی کیسے ہو آپ جانیں دیں، شاید دیکھوں تو محبت ہوجائے۔ نیشنل ایمرجنسی کی صورت حال میں کس کا ساتھ دو گے جی پاکستان کا، ملک ماں ہوتا ہے اور ماں کا ساتھ کون چھوڑتا ہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ آپ امریکہ جا کر واپس آئیں گے نہیں، ایسا نہیں ہے، مجھے واپس آنا ہے۔ ہم کیوں مان لیں کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا۔ آپ جھوٹ کیوں نہیں بولتے اللہ پوچھے گا ۔ اور انٹرویو ختم، واپسی پر بلّو نے خوب صلواتیں سنائیں کہ یہ کیسا انٹرویو دے کر آئے ہو جھوٹی موٹی تعریف نہیں کرسکتے تھے، عبداللہ نے کہا، میں سچ بولتا تھوڑا ہی ہوں، خود بخود زبان سے نکل جاتا ہے۔ نکل جاتی ہو سچی بات جس کے منہ سے مستی میں فقیہہِ مصلحت بین سے وہ رندِبادہ خوار اچھا کچھ ہفتوں بعد عبداللہ کی کمپیوٹر سائنس پر لکھی ہوئی پہلی کتاب منظرِعام پرآئی اور یوں سے ایک آئٹم اورکم ہوا ، اسی روز سینٹر اسکالر شپ میں کا لیٹر ملا، عبداللہ کے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے، مگر اسی شام اس کی ماں کا انتقال ہوگیا۔ عبداللہ کئی روز روتا رہا، نہیں اللہ سائیں، یہ تو میں تھا نہیں، یہ کیسے ہوگیا، یہ کیوں ہوا، مگر جذبات کا جوار بھاٹا چند ہی دنوں میں معدوم ہوگیا، اور یوں عبداللہ امریکہ روانہ ہوا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ امریکہ میں عبداللہ اپنے بیوی بچے کے ہمراہ بڑا خوش تھا، عجیب دنیا تھی وہ تمام برائیاں جو ملکی معاشرے میں اس کے لیے مصیبت بنی ہوئی تھیں وہ تمام خوبیاں بن گئیں۔ سوال پوچھنے پر استاد خوش ہوتے، سچ کو معاشرے میں سراہا جاتا، جھوٹ سے نفرت کی جاتی، ہر بندے کو اسکے حصے کی عزت ملتی، آپ لائن میں کھڑے ہیں تو ہر بندہ لائن میں کھڑا ہے بھلے معاشرے میں اس کا مقام کچھ بھی ہو۔ عبداللہ کو احساس ہوا کہ ہم معاشرے میں کسی شخص کی عزتِ نفس کو اتنی بار مجروح کرتے ہیں کہ اس میں خود اعتمادی ہی نہیں رہتی اور وہ پھر جو چاہے وہ کر گذرتا ہے۔ یہاں آ کر عبداللہ کی صحت بہت اچھی ہوگئی، اس نے ایک اور ماسٹرز کیا۔ کچھ عرصہ نوکری کی، پھر جزیرہ ہوائی میں ایک اسکالر شپ مل گئی وہاں چلا گیا، وہاں سے آیا تو سینٹر اسکالر شپ والوں نے اس کا شاندار اکیڈمک ریکارڈ دیکھتے ہوئے دوسری بار اسکالر شپ دے دی کے لیے ۔ بالا آخر سال کی دن رات محنت کے بعد عبداللہ کو ڈگری مل گئی۔ اس نے آج پھر میں سے لے کر یونیورسٹی کے بہترین طالب علم کا اعزاز پایا۔ اس عرصے میں عبداللہ متعدد ملکوں میں گھوما، درجن بھرسے زائد کتابیں لکھیں، مقالہ جات اور ریسرچ پیپرز کی تعداد سے تجاوز کرگئی، اور ملنے والے ایوارڈز کی ایک لمبی لائن تھی جو عبداللہ کے میں ہر اس شخص کا منہ چڑا رہی تھی جو اسے کوڑھ مغز کہتا تھا۔ عبداللہ کو اللہ سائیں نے دو اور بیٹوں سے نوازا۔ اسکالر شپ کی رو سے ابھی عبداللہ کے واپس جانے میں ماہ تھے۔ اسے سے ایک آفر آئی تو کام کرنے وہاں چلا گیا، اور وہاں سے اسے سافٹ وئیر ٹیسٹنگ کا ایک پراجیکٹ ناسا میں مل گیا، تنخواہ تھی ڈالرز فی گھنٹہ۔ کام کرتے ہوئے اچانک ایک دن عبداللہ بھاگتا ہوا گھر پہنچا، اور اپنی لسٹ نکالی جو اس نے ایک عرصے سے نہیں دیکھی تھی۔ عبداللہ جوں جوں لسٹ پڑھتا گیا، اس کے چہرے کا رنگ اڑتا چلا گیا، یاخدا کوئی شے ایسی بچی ہی نہیں تھی، جو نشاندہی سے رہ گیا ہو، آخری چند آئٹم اس نے آج نشان زدہ کر دئیے۔ عبداللہ گھنٹوں بیٹھا خلاؤں میں گھورتا رہا، اور پھر اس کے رونے کی آواز نے اس کی بیوی بچوں کو گہری نیند سے جگا دیا۔ بیوی، جو گواہ تھی اس کے پچھلے سالوں کی لگاتار اور انتھک محنت کی، بے قراری سے بولی، کیا ہوا، کیا ہوگیا ہے عبداللہ، سب خیریت تو ہے، تم کیوں رو رہے ہو بتاؤ تو سہی ہوا کیا ہے تم تو ایسے کبھی بھی نہ روئے۔ بِلّو وہ لسٹ تھی نہ والی، ہاں ہاں کیا ہوا اس کو بِلّووہ مکمل ہوگئی۔ تو چلو جشن مناتے ہیں، تم کیا نا شکروں کی طرح رو رہے ہو، چلو اُٹھو باہر جا کے کھانا کھاتے ہیں۔ نہیں بِلّو، ہاتھ ہوگیا ہے، کیا مطلب بِلّو آدمی کسی چیزکے پیچھے بھاگ رہا ہو اور بھاگتا ہی چلا جارہا ہو اور وہ چیز اسے مل جائے تو سکون آتا ہے، قرار ملتا ہے، دِل کا خلا بھر جاتا ہے۔ مگرمیرے ساتھ توایسا کچھ نہیں ہوا۔ وہ دل کا خلا تھا ناں وہ بڑھ کے گز بھر کا ہوگیا ہے۔ یااللہ میں کیا کروں، میں شرط ہار گیا، اور اب مجھے وہ کرنا ہے جو تو کہے، مگر اللہ سائیں تیری تو مجھے پتہ ہی نہیں ہے، میں نے کبھی اس پر دھیان ہی نہ دیا، اور اگر دنیا یہی چاہتی تھی مجھ سے تو میں نے وہ سب کچھ کر دکھایا جو دنیا نے، ماں باپ نے، رشتہ داروں نے،عزیز و اقارب نے، دوستوں اور دشمنوں نے مجھ سے چاہا، اب کیا کروں میرے ربا، میں اب مزید زندہ کیوں رہوں آخر میں ہوں کیوں تو نے مجھے پیدا کیوں کیا میری زندگی کا مقصد ہے کیا یارب سال ضائع ہوگئے، تو جانتا ہے گھنٹے روز کام کیا ہے، عید، بقرعید، رمضان کچھ بھی ہو، بارش یا طوفان میں کام کرتا رہا، نہ ماں باپ پردھیان، نہ بیوی بچوں کو ٹائم، میں کام کرتا رہا، کتنے آلام و مصائب آئے میں لگا رہا، کتنی خوشیاں آئیں جو میں نے لمحہ بھر کو رُک کر نہیں دیکھیں، میں کام کرتا رہا۔ مگر آج، آج میں پھر خالی ہوں، سب کچھ ملنے کے باوجود میرے اللہ سائیں میں پھر وہیں پہنچ گیا، جہاں سے شروع ہوا تھا۔ میں کیا کروں اب میرے اللہ جواب دے۔ ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں اب بتا کون سے دھاگے کو جدا کس سے کریں اور یہ کہتے کہتے عبداللہ کو کا دورہ پڑا، اور اسے اسپتال میں ایڈمٹ کرنا پڑا۔ وہ تمام تر رعنائیاں، شوخیاں اور امارات کی چیزیں جو کبھی چاہی جاتی تھیں، آج عبداللہ کی نظروں میں بے معنی ہوگئیں۔ وہ تو شکر ہے کہ لسٹ سالوں میں پوری ہوگئی وگر نہ شاید زندگی بھر اسی میں لگا رہتا، اور جب فرشتے قبر میں آ کے پوچھتے، سورۃ النسا جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں جب فرشتے ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز و ناتواں تھے۔ فرشتے کہتے ہیں کہ کیا اللہ کا ملک فراخ نہیں تھا کہ تم اس میں ہجرت کرجاتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بُری جگہ ہے۔ تو کیا جواب دیتا عبداللہ کی حالت اس جُواری کی سی تھی جو اپنا سب کچھ ہار گیا ہو، ایسے شخص کی جِسے منزل پہ پہنچ کر پتہ لگا ہو کہ یہ منزل اس کی تھی ہی نہیں۔ وہ تمام لوگ جو عبداللہ سے پیار کرتے تھے، اس سے مخلص تھے، جن کی عبداللہ قدر کرتا تھا، ماں باپ، رشتہ دار، دوست و احباب، سب نے مل کے جھوٹ بولا اور اپنے ایجنڈے پہ لگا دیا۔ اب کس پہ یقین کرے، کس سے رجوع کرے، کس کی بات مانے، کس کو دُہائی دے، آج عبداللہ کا کوئی نہیں رہا تھا، وہ بالکل اکیلا ہو گیا تھا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبداللہ نے گھر پہنچ کر جاب سے استعفیٰ دیا اور سوالوں کی ایک لمبی لسٹ بنائی کہ جن لوگوں کو وہ عقلمند سمجھتا ہے ان سے جا کے پوچھے گا۔ اگر تو جواب مل گئے تو مسئلہ ختم ورنہ وہ بھی اپنی لسٹوں میں کہیں گم ہیں، اور پھر ان کا نام عقل مند لوگوں کی لسٹ سے خارج کردے گا۔ سوال کچھ اس طرح کے تھے۔ میں کون ہوں انسان کسے کہتے ہیں بندہ کسے کہتے ہیں ہمارامقصدِ حیات کیاہے زندگی کا کیا ہونا چاہئے ہر وہ چیز جس کی آپ خواہش کرسکیں وہ آپ کو مل جائے تو آپ کس کی خواہش کریں گے وہ زندگی جوایک خواہش سے دوسری خواہش کی طرف سفر کرتی ہو اسے کیا نام دیں گے جانور اور انسان میں کیا فرق ہے آپ کو کیسے معلوم ہو کہ اللہ کے پاس آپ کا کیا مقام ہے اللہ آپ سے کیا چاہتا ہے میری میں سے کتنی چیزوں سے متعلق سوال ہوگا ہم پر اللہ کا کیا حق ہے ہم پر اللہ کے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حق ہے کیا ہمارا معاشرہ ہمیں اپنے رب سے دور کرتا ہے ترقی وعلم سے ملنے والے غرور کا خاتمہ کیونکر ممکن ہو زندگی کس چیز کا نام ہے اللہ کیسے راضی ہوتا ہے میں یہ کیسے مان لوں کہ جوکچھ بھی آپ کہہ رہے ہیں میرا اللہ مجھ سے یہی چاہتا ہے کیسے پتہ چلے کہ زندگی کا خواب زندگی کے مقصد سے جڑتا ہے یہ خوف کیسے نکلے کہ جو کچھ میں کر رہا ہوں وہ ٹھیک ہے یا کہ پھر سال بعد اسی جگہ پر آجاؤں گا اللہ سے معافی کیسے مانگیں دعا مانگنے کا طریقہ کیا ہو کامیابی کسے کہتے ہیں ان سوالوں کو لے کرعبداللہ شہر بہ شہر، کُو بہ کُو پھرتا رہا، دنیا کے ممالک پھر لئے، امریکہ کی ریاستوں کی خاک چھان ماری اور جب کچھ نہ بن پڑا تو واپس پاکستان چلا آیا، یہاں بھی کوئی درجن سے اوپر شہر اور گاؤں گھوم ڈالے، جو کچھ کمایا اور بچایا تھا، وہ اس صحرا نوردی کی نذر ہوگیا، مگر دل کا اقرار ایسا اُجڑا کہ آنکھیں ویران اور دل بنجر ہوگیا۔ کتنے ہی لوگ تھے اس کے ذہن میں جنہیں وہ اپنا آئیڈیل اور رول ماڈل سمجھتا تھا، بڑی بڑی سافٹ وئیر کمپنیوں کے مالک، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بے تاج بادشاہ، مفکّر، اسکالرز، ریسرچرز، پروفیسرز، گاؤں کے بوڑھے سنیاسی، شہر کے بزنس مین، مفتی صاحبان، مولوی حضرات، الغرض کوئی عبداللہ کو مطمئن نہ کرسکا، اور ایک ایک کرکے تمام نام لسٹ سے خارج ہو گئے۔ ہر کوئی اپنی دنیا میں مگن خوش وخُرم، کوئی پلاٹ خریدنے کا مشورہ دے تو کوئی گھر بنانے کا، کوئی روحانی منزلیں طے کرنے یا کروانے کی گارنٹی دے تو کوئی انسانیت کی خدمت میں سکون پانے کا مشورہ دے۔ مگر ایک عبداللہ تھا، جس کے دل کی ویرانی، روز بروز بڑھتی ہی جارہی تھی، وہ اکثر لوگوں کو مخاطب کرکے کہتا، اپنی خوشی کے ساتھ میرا غم بھی مِلا دو اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑیں اس ادھیڑ بُن میں اچانک اسے خبر ملی کہ چاچا دینو کا انتقال ہوگیا ہے، یہ خبر بجلی بن کے گری پہلے سے بوسیدہ حال عبداللہ پر۔ چاچا دینو ہی تو ایک ٹمٹماتا ہوا روشنی کاچراغ تھا، اس کی اندھیری دنیامیں، وہ بھی گیا۔ یااللہ یہ تو سارے راستے ہی مسدود ہورہے ہیں، تو چاہتا کیا ہے نجانے کس طرح عبداللہ نے چاچا دینو کا جنازہ پڑھا اور انہیں قبر میں اتارتے وقت وہ یہ شعر پڑھ رہا تھا رشک آزادی پہ ہے ایسے اسیروں کی مجھے چُھٹ گئے جو جان دے کر پنجۂ صیّاد سے عبداللہ کی حالت دن بدن گرتی جارہی تھی، داڑھی الجھ گئی تھی، کبھی بال بڑھ جاتے تو کبھی وہ گنجا ہوجاتا، گھر والے، سسرال والے سب پریشان تھے۔ آج عبداللہ نے سر عبدالرحمن سے ملنے کا پروگرام بنایا۔ عبداللہ دل ہی دل میں سب سے ہی ناراض تھا کہ کسی نے بھی اس راستے پہ چلتے ہوئے خبردار نہ کیا۔ جیسے ہی عبدالرحمن صاحب نے عبداللہ کی حالت دیکھی ان کے منہ سے بے اختیار نکلا بتارہی ہے یہ آنکھوں کی منجمد لالی کڑے دنوں، کٹھن رتجگوں سے گذرے ہو خزاں خزاں سایہ چہرہ، دھواں دھواں آنکھیں خوشی کی کھوج میں کتنے غموں سے گزرے ہو عبداللہ سے آنسو ضبط نہ ہوسکے اور وہ ان سے گلے مل کر نجانے کتنی دیر روتا رہا۔ آخر جب عبدالرحمن صاحب نے اس کے سوالوں کی کھوج میں اس کی مدد کا فیصلہ کیا توعبداللہ کو کچھ قرار آیا۔ عبدالرحمن صاحب نے عبداللہ سے کہا کہ جوابات تو تمہیں بہت سے لوگ دے چکے ہیں، مسئلہ ہے تمہارے دل کے اطمینان کا، تمہارے دل کو کوئی بات لگتی ہی نہیں ہے، کوئی ایسا درد، ایسی چبھن، ایسا خلا ہے جو تمہیں چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا ہے، اب تمہیں کتنے ہی جواب کیوں نہ مل جائیں تمہارا مسئلہ ایسے حل نہیں ہوگا۔ عبدالرحمن صاحب نے کچھ دوستوں سے مشورہ کرکے حل بتانے کا وعدہ کیا اور عبداللہ ایک موہوم سی اُمید کے ساتھ گھر روانہ ہوا۔ کافی دن گذر گئے، عبدالرحمن صاحب کا کوئی جواب نہیں آیا، عبداللہ پہلے تو یہ سوچ کر انتظار کرتا رہا کہ وہ دوستوں سے مشورہ کررہے ہوں گے، مگر آج کافی دنوں بعد اس نے ان کے گھر پر فون ملایا۔ بیٹے سے بات ہوئی، کہنے لگا، ابّو کو فالج اور لقوہ کا اٹیک ہوا ہے اور وہ اسپتال میں ہیں، عبداللہ کے ہاتھ سے رسیور گِرگیا۔ اسپتال جا کے عیادت کی، ڈاکٹرز نے بتایا کہ حالت بہتر ہوجائے گی مگر شاید دوبارہ بولنے اور چلنے پھرنے میں کئی سال لگ جائیں۔ عبداللہ سامنے جا کر بیٹھ گیا مگر عبدالرحمن صاحب کی آنکھوں میں شناسائی کی چمک تک نہ تھی کہ بیماری سے ذہن متاثر ہوا تھا۔ عبداللہ نے آنکھ اُٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا اور ایک آنسو اس کی داڑھی بھگوتا ہوا زمین پہ آ گرا ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبداللہ نے نہا دھو کر نئے کپڑے پہنے، مسجد میں جا کر نماز پڑھی، بیوی بچوں کے ساتھ کھانا کھایا، سب ہی اس کایا پلٹ پر حیران تھے، بِلّو کو یہ کسی طوفان کا پیش خیمہ لگ رہا تھا۔ جب علیحدگی نصیب ہوئی تو وہ عبداللہ سے کہنے لگی، عبداللہ کیا ہوا، تم ٹھیک تو ہو کہیں انٹرویو کے لیے جارہے ہو کیا نہیں بِلّو، اب مجھ سے یہ درد نہیں سہا جاتا، آج فیصلہ ہو کر ہی رہے گا۔ کیا مطلب آج میں ایک بار پھر آخری بار، اللہ سے مانگوں گا، اپنے سوالات کے جوابات، اور دل کا سکون، اگر مل گیا تو ٹھیک، ورنہ ۔۔۔ ورنہ کیا بِلّو کے منہ سے چیخ نکلی۔ ورنہ میرے بچوں کا خیال رکھنا۔ بِلّو تو مصلّے پر ڈھیر ہوگئی کہ اُسے عبداللہ کے آہنی عزم کا بھرپور ادراک تھا، پتہ نہیں کب تک وہ کیا کیا مانگتی رہی اسے خبر تھی کہ آج فیصلے کی رات ہے۔ جب سارے گھر والے سو چکے تو عبداللہ چپکے سے اُٹھا اور کمرے سے باہر نکل گیا، بِلّو نے بھی چپکے سے پیروی کی۔ عبداللہ، برابر والے کمرے میں مصلّے پر تہجد پڑھ رہا تھا، نماز سے فراغت کے بعد اس نے ہاتھ اُٹھائے۔ اللہ سائیں تجھے تو پتہ ہے کیا ہوا میں ہار گیا اللہ سائیں۔ وہ بد نصیب کہ جو سب جیت کے بھی ہار گیا اور تو ایسا بے نیاز کہ سب کچھ دے کے بھی پرواہ نہیں۔ میرے اللہ، دیکھ میری مدد کر، ورنہ میں مرجاؤں گا، میں نہیں رہ سکتا، زندہ اب بغیر کے، تو مجھے دے نئی ، ایسی کہ جس کے ہر آئیٹم کو ٹِک کر کے میں تجھ سے قریب ہوجاؤں، میں تجھ سے راضی تو مجھ سے راضی ہوجائے، اور سوال دینے والے اللہ، جواب بھی دے دے، میرا بھی مسئلہ کردے، اللہ میرے لیے کافی ہو جا، کھول دے بند گرہیں، ڈال دے دماغ میں کچھ، ختم کر یہ کشمکش، کردے رحم، دے دے آگہی، سُجھادے کوئی راہ، کردے رہنمائی، تو کچھ لوگوں کوچھوڑ دیتا ہے بھٹکنے کو، کچھ کو راہ دکھاتا ہے، تو کسی کا ہاتھ پکڑ کر اسے چلاتا ہے، اے میرے شہہ رگ سے قریب اللہ میرا ہاتھ پکڑ، مجھے راہ دکھا، میرے پاس آ، میری مدد کر، اے غار میں سکینہ اُتارنے والے اللہ، اے میرے مالک، اے میرے مولا، اے میرے پالن ہار، میڈا سائیں، میڈا یار، میرے مالک، آ جانا، ہاتھ پکڑ، راستہ دکھا، روشنی دے اپنے نور میں سے، میرے آگے روشنی کر میرے پیچھے کر، میری دائیں کر میرے بائیں کر، میرے اوپر کر میرے نیچے کر، میں کیا کہوں گا منکر نکیر کو اگر پوچھ بیٹھے فِیْمَ کُنْتُمْ مارا جاؤں گا میرے اللہ، میری انگارہ بنا کے نہ لگا دی جا وے۔ رحم کر میرے مولا، تو کر بھی لے، تجھے تیرے رحم کا واسطہ، تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآل وسلم کا واسطہ، واسطہ اس صحابی کا جس کا سر شگافتہ ہوگیا تھا تلوار سے اور وہ کہہ رہا تھا، فُزْتُ وَرَبُّ الْکَعْبَۃ ۔ واسطہ اس بات کا کہ تو میرا اللہ ہے اور میں تیرا بندہ۔ بچالے مجھے میرے مالک، میری سرکار، کر بھی دے مدد، سن بھی لے میرے مولا۔ میرے اللہ، سخی کی شان نہیں ہوتی کہ دے کر واپس لے، میرے مولا تو معاف کردے، دیکھ میں سجدے میں گرگیا، دیکھ میں نے ناک رگڑ لی، سجدے سے زیادہ پوزیشن تو کوئی بھی نہیں ہے، میرے اللہ ۔۔۔۔ میں تیری توحید کا اقرار کرتا ہوں، میرے رب، شرک سے بچتا ہوں میرے اللہ، ان دونوں کے بیچ میں ہونے والے گناہوں کو معاف کردے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 61 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-7/ | تو نے اپنا بنا کے چھوڑ دیا کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے حشر میں حساب نہ کرنا میرے اللہ، ایسے ہی چھوڑدینا میرے اللہ، تو پوچھیو نہیں میرے اللہ، تو پوچھیو نہیں میرے اللہ، تو پوچھیو نہیں میرے اللہ۔ اور اس کے بعد عبداللہ کی آواز جیسے گنگ ہوگئی، بول تو کچھ رہا تھا، مگر الفاظ پلّے نہیں پڑ رہے تھے، رونے، سسکیوں، آہوں کی آواز میں سب کچھ دب چکا تھا، وہ ایسے ہوا میں ہاتھ مار رہا تھا جیسے کوئی ڈوبنے والا بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں چلاتا ہے، بلّو جو یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی وہ دھڑام سے گر گئی اور نجانے کب عبداللہ کو بھی نیند آگئی۔ بات ادھوری مگر اثر دونا اچھی لکنت زبان میں آئی صبح جب بِلّو اُٹھی تو رات کے واقعہ کی وجہ سے اس کا چہرہ سیاہ پڑا ہوا تھا، فوراً نظر دوڑائی تو عبداللہ نظر نہ آیا، ابھی ڈھونڈنے جارہی تھی کہ وہ ہنستا مسکراتا کمرے میں داخل ہوا، آج بہت ہی بدلا بدلا اور سنبھلا ہوا لگ رہا تھا، آتے ہی ہمیشہ کی طرح بِلّو پہ پھبتی کَسی۔ کیا تیرا جسم تیرے حسن کی حدّت میں جلا راکھ کس نے تیری سونے کی سی رنگت کردی پہلے والاعبداللہ دیکھ کے بِلُو کی جان میں جان آئی ۔ اب عبداللہ کافی سنبھل گیا تھا، اس کے دل کو شاید کچھ چین مل گیا تھا، اس نے سمجھ لیا تھا کہ جو سوال سالوں میں جمع ہوئے ہیں ان کاحل دنوں میں نہیں ملے گا، وہ اب چلنا چاہتا تھا جستجو کے اس سفر میں۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کچھ دنوں بعد آج عبداللہ اپنی فیملی کے ساتھ ملک کی مایۂ ناز یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرکی جاب جوائن کرنے کے لیے جارہا تھا۔ یونیورسٹی میں دیکھتے ہی دیکھتے عبداللہ کے نام کا ڈنکا بجنے لگا، ساتھ ہی عبداللہ نے اپنے بیوی بچوں پر خصوصی توجہ دینا شروع کی، وہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہت خیال رکھتا۔ زندگی میں کچھ ٹھہراؤ سا آگیا تھا، عبداللہ آج بھی نماز پڑھتا تو اللہ سے گھنٹوں دعائیں مانگتا، عبداللہ آج بھی اپنے اللہ کو خط لکھا کرتا۔ عبداللہ کی زندگی میں آج بھی بہت سے سوال آتے ہیں۔ کچھ کا جواب مل جاتا ہے کچھ کا نہیں، مگر اسے اس بات کا احساس ہے کہ جس راہ پر وہ چل رہا ہے وہ اسے بھٹکنے نہیں دے گی۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج یونیورسٹی میں کوئی اضافی سیمینار ہو رہا تھا پر کہ زندگی میں کیسے بنائے جائیں اور پھر ان پر محنت کیسے کی جائے تو عبداللہ جلدی گھر واپس آگیا، گھر آتے ہی عبداللہ کو خبر ملی کہ اس کا بچہ انگلش کے امتحان میں فیل ہوگیا ہے، اس نے اپنے بیٹے کو بلا کر پوچھا کہ تمہاری انگلش تو بہت بہتر ہے تو کیا معاملہ ہوا بیٹے نے کہا پاپا، سراسر زیادتی ہوئی ہے انگلش کا پیپر تھا اس میں سوال آیا، میں نے جواب لکھا، ٹیچر نے نہ صرف میرے مارکس کاٹ دئیے بلکہ کلاس کے سامنے میرا مذاق بھی اُڑایا۔ پاپا مجھے پتہ ہے کہ ان کی تاریخ پیدائش دسمبر ہے، مگر یہ انگلش کا پیپر تھا نہ کہ مطالعۂ پاکستان کا، آپ مجھے بتائیے عبداللہ نے ہنستے ہوئے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور بیٹے سے پوچھا تو پھر آپ نے ٹیچر کو کیا کہا بیٹے نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، اللہ پوچھے گا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد اپنی بِلّو اور بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوا کوئی گیم کھیل رہا تھا کہ موبائل کی گھنٹی بجی۔ ہیلو میں ڈاکٹر حیدر بول رہا ہوں، کیا عبدا سے بات ہو سکتی ہے جی سر، میں عبدا بول رہا ہوں کیسے ہیں آپ عبدا واپسی مبارک ہو، کسی روز ملنے آجاؤ۔ جی کچھ ہی روز میں حاضر ہوتا ہوں۔ کچھ دنوں بعد عبدا ڈاکٹر حیدر کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ اور سر سنائیں۔ پچھلے سال کیا ہوئے کوئی نئی تازی یا زندگی ابھی تک اِسی ڈگر پر مصروف ہے ویسے تو سب ٹھیک ہے عبدا ، بس راستے اور منزل بدل گئے ہیں، اندر کا موسم باہر کے موسم سے جُدا ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر حیدر کے منہ سے نکلنے والے یہ گہرے الفاظ عبدا کے ذہن میں بھونچال پیدا کر رہے تھے۔ وہ کہنے لگا۔ سر، ایک خالی پن کا احساس مجھے بھی ہے مگر کوئی سِرا ملتا نہیں ہے۔ کمپیوٹر سائنس کا کوئی پرابلم ہوتا تو کب کا حل نکال چکا ہوتا۔ عبد نے ہنستے ہوئے کہا۔ ڈاکٹر حیدر، عبدا کے مزاج شناس تھے کہنے لگے ایک کام کرو، یہاں سے قریب ہی ایک صاحب کا آفس ہے، میں فون کر دیتا ہوں تم اِن سے جا کر میرے حوالے سے مِل لو۔ مجھے اُمید ہے کوئی سبیل نکل آئے گی۔ احمد نام ہے اُن کا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبدا اگلے ہی روز احمد صاحب کے چھوٹے سے آفس میں بیٹھا تھا۔ آفس میں داخل ہوتے ہی اُس کی نظر مشہور زمانہ ٹی وی پر وگرام کی پر پڑیں جس میں ایک شعلہ بیان مقرر ملک عزیز کے ہر مسئلے کا تعلق امریکہ و اسرائیل کی خفیہ سازشوں سے جوڑ دیتے ہیں مگر حل کچھ نہیں بتاتے، عبدا کو ایسے لوگوں سے شدید چڑ تھی۔ اِس کے اپنے مسائل ہی اتنے زیادہ تھے کہ وہ مزید مسائل سننے کے موڈ میں بالکل نہ تھا۔ عبدا نے جلدی سے ایک طائرانہ نظر بُک شیلف میں رکھی کتابوں پر ڈالی، اِن میں سے زیادہ تر وہ پڑھ چکا تھا اور گفتگو شروع ہونے سے پہلے وہ احمد صاحب کے عقل و شعور کی اکاؤنٹنگ کرچکا تھا۔ احمد صاحب آرام سے اُس کے فارغ ہونے کا انتظار کرتے رہے، وہ کوئی کے پھیرے میں ہونگے، دبلے پتلے نکلتا ہوا قد، آنکھوں میں بَلا کی چالاکی مگر چہرے پر دَرد، عبد زیادہ دیر آنکھیں نہ مِلا سکا۔ احمد صاحب گویا ہوئے، کیسے ہیں آپ ڈاکٹر صاحب جی ٹھیک ہوتا تو یہاں کیوں آتا۔ پریشان ہوں، سمجھ نہیں آتا زندگی میں کیا کروں اتنا پڑھا لکھا، خوب جان ماری، مگر نتیجہ صفر دل کا چین پتہ نہیں کہاں لُٹا بیٹھا ہوں۔ پتہ نہیں کس بات کی جستجو ہے کون سی منزل ہے کہ دل کھنچتا ہے مگر نظر نہیں آتی ۔ کوئی ہوک ہے کوئی آس کوئی تڑپ۔ کہیں نہ کہیں کوئی کمی ہے جو پوری نہیں ہوئی۔ میں ایک ایسا مریض ہوں جسے اپنی بیماری کا نہیں پتہ، علامات کا بھی نہیں پتہ، تو اب علاج ہو کیسے عبدا بولنے پر آیا تو بولتا ہی چلا گیا۔ دریں اثنا احمد صاحب کی آنکھوں کی چمک کئی گنا بڑھ چکی تھی۔ وہ گویا ہوئے۔ ہم م م م م م۔ پہلے کہاں تھے آپ ہم تو آپ کو ڈھونڈ رہے تھے۔ عبد کچھ نہ سمجھتے ہوئے ایک پھیکی سے ہنسی ہنس کر رہ گیا۔ احمد صاحب نے اپنی بات جاری رکھی۔ ڈاکٹر صاحب، تھوڑی دیر کے لیے ترک کردیں۔ اندازے بعد میں لگائیے گا۔ آپ ایسا کریں کہ ہماری ایک ورکشاپ ہو رہی ہے کل سے، امین صاحب ہمارے انسٹرکٹر ہیں، وہ پڑھائیں گے، آپ یہ کرلیں۔ ارے نہیں احمد صاحب، میرے پاس دنیا کے سر ٹیفکیٹس ہیں، میں ہر اس بندے سے مِلا ہوا ہوں یا پڑھ چکا ہوں جن کی کتابیں آپ یہاں سجائے بیٹھے ہیں، میرا مسئلہ اب کوئی نیا کورس کرکے حل نہیں ہوگا۔ انہی کورسز نے تو یہ دن دکھلایا ہے، میں اپنا رونا رو رہا ہوں آپ اپنی ٹریننگ بیچنے کے چکر میں پڑے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب آپ یہ ورکشاپ کرلیں پھر بات ہوگی۔ احمد صاحب نے جیسے کہ فیصلہ سنا دیا۔ پتہ نہیں یہ ان صاحب کے لہجے کا اثر تھا یا طبیعت کا ٹھہراؤ کہ اگلی شام جمعہ کے روز عبد ٹریننگ سینٹر پہنچ گیا۔ کوئی کے قریب مرد و خواتین موجود تھے اور احمد صاحب جیسے ایک اور صاحب، جنہیں سب امین بھائی کہہ رہے تھے وہ ٹریننگ شروع کرنے کے لیے بے تاب۔ عبد زندگی کی اتنی بدتمیزیوں کے بعد کسی سے تمیز سے بات کرنے کے موڈ میں نہیں تھا۔ ویسے بھی وہ اپنے آپ کو کوس رہا تھا کہ یہاں آیا کیوں وہی اِسٹیفن کوی، وہی جیک ویلش، سیم والٹن، وارن بُوفے اور پیٹرسِنگر کے فرمودات، وہی بکواس ہوگی جِس میں عبد خُود چیمپئین تھا۔ لوگوں نے اپنا تعارف کرایا۔ عبد اس پورے عرصے میں سر بینچ پہ رکھے سوتا رہا، اُسے اب کسی کی پرواہ نہیں تھی کہ کوئی کیا سوچے گا، جب اپنی باری آئی تو صرف نام بتایا اور پھر کرسی پر ڈھیر ہوگیا۔ سوتے سوتے یا سونے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے امین بھائی کا ایک جُملہ کان میں پڑا۔ اگر آپ یہاں بیٹھے بیٹھے مرجائیں تو کیا آپ اپنی زندگی کو مڑ کے دیکھیں تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہاں لگ گئی یا یہ کہیں گے کہ ضائع ہوگئی یا یہ کہ پتہ نہیں کیا ہوئی اور کہاں گئی ہمیں نہ بتائیں اپنے آپ سے پوچھ لیں۔ اب عبدا نے آنکھ کھولی مگر سر ویسے ہی جُھکا رکھا۔ اچھا، دوسرا سوال، امین بھائی نے اپنے ترکش سے ایک اور تیر نکالا، کچھ لوگ آپکے مرنے کے بعد آپکے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں وہ کیا کہیں گے پتہ نہیں کون تھا جو مرگیا، یا اچھا ہوا مرگیا یا کا نیک بندہ تھا۔ بڑے اچھے کام کرگیا ہے جو سالوں زندہ رہیں گے۔ اب عبد سنبھل کے بیٹھ چکا تھا اور اسکی آنکھوں میں چمک سی آگئی تھی۔ امین صاحب نے ایک تیر اور نِکالا اور ہاتھ میں موجود مارکر کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے پوچھا یہ کیا ہے کیا کرتا ہے سامعین میں سے کسی نے جواب دیا، جناب مارکر ہے اور لکھنے کے کام آتا ہے۔ بہت خوب، اب آپ اپنے آس پاس دیکھیں اور چیزوں کی لسٹ بنالیں۔ عبد کا پین تیزی سے چلنے لگا پنکھا کرسی میز چپل جوتا درخت کھڑکی ملٹی میڈیا پروجیکٹر لیپ ٹاپ اِسپیکرز ٹیوب لائٹ جگ گلاس مارکر گھڑی صوفہ واٹر کولر چلیں اب اِن تمام چیزوں کے سامنے ان کا مقصد لکھیں ۔ پنکھا ہوا دیتا ہے، مارکر لکھتا ہے، گھڑی وقت بتاتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اوہ ہم لسٹ میں ایک نام تو بھول ہی گئے، جی ہاں آپ کا اپنا نام وہ بھی تو لکھیں ۔ عبدا کی لِسٹ میں ایک نئے آئٹم کا اِضافہ ہوگیا ہے۔ جی اب اس کے سامنے اس کا مقصد بھی لکھ لیں۔ تو عبد ہم ہیں ہی کیوں عبد ہونق بنا صرف تکے جارہا تھا۔ امین بھائی نے اپنی بات جاری رکھی۔ ایک سیدھا سا ذریعہ ہے معلوم کرنے کا، جس نے بنایا ہے اُس سے پوچھ لو۔ اب مارکر بنانے والی کمپنی نے مارکر کی تمام خصوصیات اور مقاصد بتادئیے ہیں، اور والوں نے اِس میز پر رکھے لیپ ٹاپ کی، اور ڈاؤ لینس نے اِس ائیر کنڈیشن کی، تو آپکی سمجھ کے حساب سے جو بھی آپ کا خالق ہے آپ اُس سے پوچھ لیں۔ بحیثیتِ مسلمان، ہمارا ماننا ہے کہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے رب ہیں۔ وہ قرآن میں فرماتے ہیں۔ ہم نے انِسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا۔ تو ہماری زندگی کا اولین مقصد تو کی رضا ہوئی ناں ہماری میں سب سے اُوپر تو کو راضی کر نا لکھا ہونا چاہیے نا، ہم ڈیزائن ہی کو راضی کرنے کے لئے ہوئے ہیں مگر ہماری زندگی میں سب کچھ ہوتا ہے سوائے کے۔ عبدا کے دل پر یہ الفاظ بجلی کی طرح گر رہے تھے مگر امین بھائی نے تو جیسے چُپ نہ ہونے کی قسم کھا رکھی تھی۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھی ۔ کیا خیال ہے آپ کا اُس مارکر، کے بارے میں جو لکھتا نہ ہو اُس گلاس کے بارے میں جس میں پانی نہ ڈالا جاسکے یا اُس کے بارے میں جو ہوا ٹھنڈی نہ کرسکے اِن تمام چیزوں نے اپنے ہونے کا حق ادا نہیں کیا ناں کیا خیال ہے آپ کا اب اپنے بارے میں ہم م م م م، ذرا سوچیئے۔ تو ہماری میں ہوتا ہی نہیں ہے۔ ہر وہ عمل جو تعالیٰ سے قریب نہ کرے یا دُور لے جائے، ان کی ناراضگی کا سبب بنے وہ کبھی نہیں کرنا چاہیے۔ عبد کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا تھا۔ وہ لرزتے ہاتھوں کے ساتھ اٹھا اور کاپنتی ہوئی آواز میں انسٹرکٹر سے مخاطب ہوا، اِسکی آواز سُن کر سب ہی پریشان ہوگئے۔ خود انسٹرکٹر بیچارہ سوچ میں پڑگیا کہ آخر میں نے ایسا کہا ہی کیا ہے عبد گرجا۔ امین صاحب خدارا خاموش ہوجائیں اور بند کریں یہ ڈرامہ ۔ کہاں مرگئے تھے آپ آج سے سال پہلے، پہلے کیوں نہ بتایا کسی نے یہ مجھے، نہیں ہے جواب آپکے سوالوں کا میرے پاس ہوتا تو یہاں آتا ہی کیوں اگر آپکو یہ خوش فہمی ہے کہ آپکے یہ چند گھنٹے میری زندگی کے سال کھا جائیں گے تو منہ دھو رکھیں۔ وہ سال جس میں محنت بھی پسینے اور خون میں فرق نہ کرسکی۔ میری آئٹمز پر مبنی ، میری تمام تر کامیابیاں، کیا سب ایک لیکچر سے ضائع کرنے کا اِرادہ ہے ایک لفظ، امین صاحب ایک لفظ منہ سے اور نِکالا تو یہ گُلدان مار کے آپ کا سر پھوڑ دوں گا۔ بھاڑ میں گئے آپ، بھاڑ میں گئی آپکی ٹریننگ اور بھاڑ میں گئے شوخ آنکھوں والے آپکے احمد صاحب، میں جا رہا ہوں۔ یہ کہہ کر عبد ٹریننگ روم سے نکل کر چلا جاتا ہے۔ حاضرین میں سے کسی کی ہمت نہ ہوئی کہ وہ کچھ بول سکے مگر امین صاحب پیچھے بھاگے اور سیڑھیوں کے پاس عبد کو جالیا۔ ڈاکٹر صاحب، ڈاکٹر صاحب، آپ سُنیں تو سہی، عبد نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو امین بھائی بھاگتے ہوئے آرہے تھے۔ قریب تھا کہ عبد انہیں دو چار تھپڑ جڑ دیتا، مگر وہ آگے بڑھے اور عبد کو سینے سے لگالیا۔ یکایک عبد کو اپنی آنکھیں تر ہوتی ہوئی محسوس ہوئی تھیں۔ وہ دل میں کہہ رہا تھا امین صاحب ہوسکتا ہے کہ آپ ٹھیک ہی کہتے ہوں، مگر میں غلط ہوں یہ کیسے مان لوں میری حالت اُس ماں کی سی ہے جس کا جوان بیٹا مرگیا ہو اور وہ لاش کے سامنے بیٹھی کہہ رہی ہو کہہ نہیں نہیں، یہ مرا تھوڑا ہی ہے یہ تو سو رہا ہے۔ عبد کو سمجھ نہ آ رہا تھا کہ اپنے ارمانوں کی لاش کو کدھر دفنائے اور کدھر اس کی تدفین کرے۔ عبدا نے امین بھائی کو خدا حافظ کہا اور گھر چلا گیا۔ ابھی وہ بِلّو کو آج کی روداد سنا ہی رہا تھا کہ اُس کا بیٹا عبدالرحمن آگیا اور کہنے لگا، پاپا ہمیں آج پر اسائنمنٹ ملی ہے۔ پر پوسٹر بنانا ہے، میں نے سب سے پہلے کچرے کی تعریف لکھی ہے۔ وہ چیز جو اپنے مقصدِ و جود کے قابل نہ رہے۔ ٹھیک ہے ناں پاپا بتائیے ناں ہاں ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہو بیٹا۔ آج کی رات پھر رت جگا ہوگا، عبد نے بھیگی آنکھوں سے بِلّو کو کہا جو مسکرا کر خاموش ہوگئی۔ رات عبد پھر جائے نماز پر تھا۔ یا تو چاہتا ہی نہیں ہے کہ میں سو سکوں، روز کی کوئی نئی پریشانی، کوئی ذہنی اذیت تو نے میرے دل و دماغ کو اتنا حساس کیوں بنایا ہے یہ امین بھائی کیا کہہ رہے تھے۔ یہ پہلے کسی نے کیوں نہ بتائی۔ تجھے راضی کرنا ہے مگر کیسے میں کیا کروں کہ تو راضی ہوجائے میرے میں کچرا ہی تو ہوں جو اپنے مقصدِ حیات کے قابل نہ رہا، جس نے بُھلا دیا اپنے مقصد کو، مجھے معافی دے دے، بے شک تیرا فضل وجہ کا محتاج نہیں ایسے ہی بلا وجہ بخش دے۔ کون پوچھے گا تجھ سے۔ یا میں کل واپس ٹریننگ میں جاؤں گا۔ صحیح بات سمجھا دے۔ امین بھائی پہ رحم کر، میری گستاخیاں معاف فرما۔ آج پھر سے اپنی کو ری اِسٹارٹ کر رہا ہوں، اِس بار پچھتاوے سے بچانا۔ اس بار قبول کر لینا۔ آمین تر اب کاسۂ دل پیش کردیا جائے سنا ہے کوئی سخاوت میں حد نہیں رکھتا ــــــاگلے دن صبح عبد پھر ٹریننگ روم میں تھا۔ رات والے واقعہ کا اثر سب لوگوں کے چہروں پر تھا۔ اُس نے باری باری سب کے پاس جاکر معافی مانگی۔ تھوڑی ہی دیر میں سیشن واپسی شروع ہوا۔ امین بھائی کے لب و لہجے میں بلا کی فراست اور چا بکدستی تھی۔ عبد سوچ رہا تھا کہ انہوں نے اس جیسے ہزاروں بھگتائے ہوں گے۔ ہاں تو ہم کل بات کر رہے تھے زندگی کے مقصد کی، یہ تو ہم سب پر واضح ہوچکا ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد کو راضی کرنا ہے، جب ہم اِس مسئلے کو حل کر لیتے ہیں تو اگلا سوال آتا ہے خواب کا، کا، ہم کیا کرنا چاہتے ہیں اس زندگی میں بہت سے لوگوں نے کئی طرح سے اِسکو بیان کیا ہے، جو تعریف ہمیں پسند آئی ہے وہ ہے پیٹر سِنگر کی، وژن سے مراد مستقبل کی وہ تصویر ہے جو آپ دیکھنا چاہیں مثال کے طور پر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارا بچہ بڑا ہوکر ڈاکٹر یا انجینئر بنے گا تو ہم اگر ، سالوں میں مستقبل میں اُسے ڈاکٹر یا انجینئر کے روپ میں دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ ہماری اس خواہش اِس چاہ کا نام ہے۔ مثال کے طور پرعلامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا تو کوئی پاکستان سچ مچ میں انکے خوابوں میں تھوڑا ہی آیا تھا بلکہ ایک سوچ تھی کہ مسلمان کس طرح مِل جُل کے ایک آزاد ریاست میں رہیں گے، تو ہم سب کی زندگی میں کوئی نہ کوئی وژن ضرور ہونا چاہئیے اپنے بارے میں، اپنی اولاد کے بارے میں، ماں باپ کے بارے میں، اپنے ادارے کے بارے میں کوئی نہ کوئی منزل تو ہو یا کوئی ٹارگٹ تاکہ آدمی پھر اُس تک پہنچنے کی جستجو کرے، اور ہاں ایک کوشش یہ بھی کرنی ہوگی کہ وژن اور آپس میں ٹکرائیں نہیں۔ مثلاً مقصد تو کو راضی کرنا ہے اور وژن میں سینما کا مالک لکھ دیں تو بات کچھ بنی نہیں۔ کو راضی کرنا ہو اور وژن میں حلال و حرام کی تمیز کے بغیر ہی پیسہ کمانا ہو تو بھی کوئی اچھی بات نہ ہوئی۔ عبدا کو یہ ساری سیدھی سادھی باتیں بغیر کسی مفکرانہ بحث کے بڑی اچھی لگ رہیں تھیں۔ وہ سوچ رہا تھا کہ یہی ہمارا اصل مسئلہ ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان اور پاکستانی بڑا سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں، ہم نے تو خواب بھی دیکھنا چھوڑ دیئے ہیں۔ جب منزل ہی نہ ہوگی تو سفر کس سمت شروع کریں اور بَفرضِ محال منزل نہ بھی ملی تو بھی اِس سفر کی وجہ سے اچھے انسان تو بن ہی جائیں گے۔ یہ وژن دراصل چھوٹے چھوٹے ننھے ننھے چراغ ہیں جو پورے ملک میں جل گئے تو ہر طرف روشنی ہوجائے گی۔ اگر سب لوگوں تک امین بھائی کی یہ ٹریننگ پہنچ جائے تو ملک بدل جائے گا، میرا بھی ایک وژن ہونا چاہیئے اور باقی ماندہ تمام عمر اُس میں لگا دوں گا، میں بھی بڑا خواب دیکھوں گا، ایک نئی خود بخود عبد کے دل میں جنم لے رہی تھی، میں لوگوں کو پڑھاؤں گا۔ اچھا کمپیوٹر سائنٹسٹ بناؤں گا تاکہ ملک کے لیے زرِ مبادلہ لاسکیں وغیرہ وغیرہ، عبد اپنی دنیا میں ہی مگن تھا اور وقفے کا ٹائم ختم ہوگیا۔ امین بھائی نے موضوع بدلا، آپ لوگوں نے کبھی پونی کی کہانی سُنی ہے سب کا جواب نفی میں تھا، تو بھائی ایک تھا پونی، ایک چھوٹا سا کتا اسے گاؤں دیکھنے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ ایک دن دوستوں سے مشورہ کرکے وہ گاؤں چلا جاتا ہے۔ گاؤں میں کنویں پر پانی پینے کے لئے رکتا ہے مگر پھسل کر گر جاتا ہے اور ڈوب کر مرجاتا ہے۔ اب گاؤں والے مولوی صاحب کے پاس آتے ہیں اور ماجرا سناتے ہیں کہ پونی گرگیا کنویں میں اور پانی ناپاک ہوگیا۔ مولوی صاحب کہتے ہیں کوئی بات نہیں بالٹی پانی نکال لو، پانی پاک ہو جائیگا۔ لوگ واپس آجاتے ہیں کہ بالٹی پانی نکالا مگر بدبو ابھی بھی باقی ہے۔ مولوی صاحب بالٹی اور نکالنے کا کہہ دیتے ہیں، لوگ پھر واپس آجاتے ہیں، مولوی صاحب کہتے ہیں بھائی آپ لوگ بڑے شکی مزاج ہو اور نکال دو، مگر لوگ پھر واپس کہ بالٹیاں نکال چکے ہیں پانی جوں کا توں ہے، اب مولوی صاحب کی برداشت سے باہر ہوگیا اور وہ ایک جِمِّ غفِیر کے ساتھ کنویں پر پہنچ گئے۔ جھانک کے دیکھا تو پونی کی لاش تیر رہی تھی۔ بھائی اسکو کیوں نہیں نکالا مولوی صاحب نے گاؤں والوں سے تعجب سے پوچھا۔ آپ نے پونی نکالنے کا کب کہا تھا گاؤں والوں نے استفسار کیا۔ امین بھائی نے اپنی بات جاری رکھی، تو آپ بتایئے اگر ہم کنواں خالی کردیں اور پونی نہ نکالیں تو کیا کنواں پاک ہوجائے گا عبد نے ہنستے ہوئے نفی میں جواب دیا۔ بالکل اسی طرح ہمارا معاشرہ، ہمارے لوگ، ہمارے دوست، ہمارے احباب، ہمارے کولیگز ہزاروں کی تعداد میں پونی ہمارے دماغ میں بھر دیتے ہیں، پھر اس کے بعد کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا پڑھتے ہیں۔ کہاں سے تجربہ لیتے ہیں، کیا تعلیم حاصل کرتے ہیں نتیجہ وہی صفر۔ جب ہم وِژن کی بات کرتے ہیں تو کئی ایک پونی ہمارے وژن کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور ہمارے خوابوں کو گندے پانی کے کنویں سے باہر نہیں آنے دیتے۔ یہ کہہ کر سب لوگ لنچ کے وقفے پر چلے گئے مگر عبد بھاری دل کے ساتھ اپنی زندگی کے پونی گنتا رہا۔ اسکی گذشتہ میں موجود ہر چیز اُسے ایک پونی ہی نظر آئی اور وہ خاموش بیٹھا آسمان کو تکتا رہا اور آنسو ٹپ ٹپ کرکے یکے بعد دیگر ے آنکھوں سے گرتے رہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ امین بھائی نے سیشن کو پھر سے شروع کیا۔ چار پونی ہیں جو سب سے پہلے وژن پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ۔ زندگی ۔ خاندان ۔ وقت ۔ جگہ ہم کوئی وژن سوچ لیں وہ ہماری اپنی زندگی، خاندان اور جگہ کے اِرد گرد گھومتا ہے اور ہم اسے کسی نہ کسی وقت کے ساتھ قید بھی کردیتے ہیں۔ مثلاََ میں چاہتا ہوں کہ میں کراچی کا سب سے بڑا تاجر بنوں، اب بذاتِ خود اِسی وژن میں برائی نہیں مگر یہ کراچی کی حدود میں قید ہے۔ مثلاََ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیوی بچوں کو تمام خوشیاں دوں، اس میں بھی کوئی بُرائی کوئی مضائقہ نہیں مگر یہ اپنے خاندان سے باہر نہیں آرہا۔ اگر بڑا کام کرنا ہو تو ان چاروں سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا، مثال کے طور پر ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کا وژن کہ لوگوں کو کا پیغام پہنچانا ہے ان چاروں سے آزاد تھا۔ انہوں نے اپنے خاندان والوں پر بھی کام کیا اور غیر خاندان والوں پر بھی، مکّتہ المکرمہ میں بھی کام کیا اور دنیا بھر میں بھی صحابہ کرام رضی عنہا کو بھیجا اور یہ کام انکی زندگی کے بعد بھی سو سالوں سے چل رہا ہے۔ اس جیسی مثالوں اور حوالوں سے آج کا دن ختم ہوا اور عبد آج پھر جائےنماز پر اپنے اللہ سائیں سے دعا مانگ رہا تھا، اپنی رحمت کے خزانوں سے عطا کر مالک خواب اوقات میں رہ کر نہیں دیکھے جاتے سائیں آپس کی بات ہے، ابھی تک کی زندگی تو ضائع ہوئی، آگے کی کسی کام لگ جاوے یہی بِنتی ہے۔ آج تک صرف اور صرف اپنی ذات کا سوچا، کوئی کام کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔ عمر بھر نفع خور رہا اب نفع بخش بننا چاہتا ہوں۔ امین بھائی کہتے ہیں کہ وژن چاہ کا نام ہے۔ پیشین گوئی نہیں، میری چاہ ہے کہ ایسے لوگ تیار کروں جنھیں کمپیوٹر سائنس میں مہارت ہو تاکہ وہ اپنے پروگرامز کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرسکیں، میں چاہتا ہوں کہ کوئی بڑا ادارہ بناؤں اس کام کے لیے، نہ عقل ہے نہ پیسہ نہ تجربہ، تو مدد کر میرے مالک تیرے لیے کیا مُشکل، تجھے کوئی اسمبلی سے بل تھوڑا ہی پاس کرانا ہوتا ہے، میری مدد کر میرے مالک میرا ہاتھ پکڑ اور دیکھ پلیز اس بار صحیح لائن پر چلا دے، آمین آج ٹریننگ کا آخری دن تھا اور امین بھائی کا جوشِ خطابت عروج پر تھا۔ انہوں نے ٹریننگ کو آگے بڑھایا، آدمی زندگی میں مختلف کردار نبھاتا ہے جنہیں ہم کہہ لیتے ہیں۔ ان کی دو اقسام ہیں لازمی یا رولز اور اختیاری یا ۔ لازمی کردار وہ ہیں جو آپ چاہتے ہوئے بھی نہ چھوڑ سکیں مثلاً باپ کا رول۔ اب آپ اپنے بیٹے سے جا کر اگر کہیں کہ آج کے بعد تم میرے بیٹے نہیں تو آپ کے صرف کہنے سے کچھ بھی نہ ہوگا، رشتے جوں کے توں قائم رہیں گے۔ اختیاری وہ رولز جو آپ کی صوابدید پر ہوں مثلاً دوست۔ آپ جب چاہیں جیسے چاہیں دوست بدل سکتے ہیں۔ مثلاً جاب، آپ چاہیں تو استعفیٰ دے دیں اور کسی اور جگہ نوکری کرلیں، تو آپ سب لوگ اپنے تمام رولز کی ایک فہرست بنائیں۔ عبد نے قلم نکالا اور کچھ ایسی فہرست تیار کر لی، لازمی اختیاری باپ نوکر بیٹا دوست بھائی اُستاد اپنی ذات شاگرد داماد کھلاڑی کفیل تیراک امتی شوہر عبدا انٹرنیٹ سرفر محلہ کمیٹی مسجد کمیٹی لائبریری ممبر وغیرہ وغیرہ امین بھائی پھر گویا ہوئے، تقریباً وہ تمام کام جو آپ گھنٹوں میں کسی نہ کسی کے تحت کرتے ہیں وہ یہاں آئیں گے، اب لازمی کرداروں کو تو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے تو اختیاری رولز میں سے ہر وہ رول جو آپکے وژن کا حصہ نہیں یا اُسے کسی نہ کسی طور نہیں کر رہا، آپ اسے اُڑا دیں، ہر جنگ لڑنے والی نہیں ہوتی۔ مثلاً اگر کسی کا وژن شاہد آفریدی بننا ہے تو اُسے گھنٹے روز گانا گانے کی کیا ضرورت ہے وہ کرکٹ کھیلے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 62 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-11/ | جیکٹ پہننے والوں کو مذہبی طبقے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، وہ لڑکیوں وغیرہ کے چکر میں رہتے ہیں۔ جو بار بار امریکہ جائیں وہ شراب سے کہاں بچ پاتے ہیں ارے حضرت تو زانی ہوگیا، شرابی ہوگیا، غدار اور امریکی ایجنٹ کیسے ہوا جانے دو عبد بہت سی باتیں اگر نہ کہیں تو اٹھالئے جائیں گے، تمھیں اِن باریکیوں کا نہیں پتہ، وطن کی محبت کے ثبوت کے طور پر غیروں کی بُرائی لازم ہوتی ہے ۔ جی حضرت سچ کہا، اُٹھائے تو ایک دن سب ہی جائیں گے اور بڑا ہی سخت دن ہوگا وہ، ٹھیک ہے وہیں ملتے ہیں، اور عبد دِل پر ایک زخم اور سجائے واپس آگیا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد اِس رمضان کو بھرپور طریقے سے منانا چاہتا تھا اور اُس نے اہتمام کی کوئی کسر اُٹھانہ رکھی تھی۔ روزے تراویح، ذکر اذکار، نمازیں، تلاوت و نوافل سب پورے جارہے تھے۔ زندگی میں پہلی بار ایسا رمضان میسر آیا تھا کہ اُس پر پڑھائی کا بوجھ نہیں تھا نہ ہی جاب کی جھنجھٹ۔ کمپنی کے سارے کام ایک ماہ کے لئے بِلّو کے حوالے کرکے عبد نیکیاں کرنے میں جُتا ہوا تھا، وہ سوچ رہا تھا کہ رمضان کی طرح اعتکاف بھی پرفیکٹ ہوجائے تو مزہ آجائے، اعتکاف میں بیٹھنے سے دن پہلے عبد کو ایک فون کال آئی۔ ہیلو، سر عبد جی بول رہا ہوں۔ آپ کیسے ہیں میں آپ کو مِس کرتی ہوں، میں آپ کے ساتھ یونیورسٹی میں تھی آپ کی اسٹوڈنٹ۔ جی ہاں، یاد آیا میں ٹھیک ہوں، میں بھی آپ کو یاد کرتا ہوں۔ اور عبد نے کوئی منٹ بات کی۔ فون رکھا تو احساس ہوا کہ کئی جملے نا مناسب تھے اور اسے کسی بھی طرح اُس لڑکی کے جذبات کو سراہنا نہ چاہئیے تھا۔ پرفیکٹ رمضان کا بُت دھڑام سے زمیں پر آگرا، ایسی ندامت ہوئی کہ عبد کو بخار چڑھ گیا اور اگلے روز روزہ بھی نہ رکھ سکا، جس کا اُسے شدید افسوس رہا۔ آج اعتکاف کا دن تھا، عصر کے بعد مسجد پہنچنا تھا مگر عبد اسپتال میں بخار میں تپ رہا تھا، ظہر کے بعد عبد نے بمشکل تمام اپنے ہاتھ اُٹھائے اور دعا مانگی۔ اے اے میرے مالک، غلطی ہوگئی میں کسی کام کا نہیں ہوں معاف کر دے۔ امریکہ میں بہت ہوتے ہیں۔ بن بلائے مہمان مجھے بھی کے طور پر ہی بلا لے۔ میرا بخار اتار دے۔ جہاں اتنے سارے نیک لوگ آئیں گے وہاں اس بدکار کو بھی بلالے، مثال کے طور پر لوگ مجھ کو دیکھ کر کہہ سکیں گے کہ ایسے لوگوں کو نہیں بلاتا۔ میرے مالک شادی میں لوگ فقیروں کو بھی کھانا کھلا دیتے ہیں، تو اس فقیر کو بھی بلا لے، معاف کردے میرے مولا اب نہیں کروں گا ۔ عصر سے کچھ پہلےعبد کا بخار ٹوٹ گیا اورعبد آخری منٹ پر مسجد پہنچ گیا۔ مسجد میں ناموں کا اندراج ہو رہا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی سے کیا جاسکے۔ عبد نے ڈر کے مارے اپنا جعلی نام لکھوا دیا کہ کہیں نام کی وجہ سے اعتکاف سے ہی نہ نکالا جائے۔ ویسے بھی وہ اعتکاف کریشر ہی تو تھا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج رات بڑی بھاری گذری، گناہوں کی کسک بار بار ہچکولے لیتی اورعبد کو اپنی ذات سے نفرت ہورہی تھی۔ مفتی صاحب سے فجر کے بعد تنہائی میں بات کرنے کا موقع ملا تو عبد نے جا کے سب کچھ بیان کردیا کہ کیا کالے کرتوت کرکے یہاں چلا آیا ہے۔ اُسے ڈر تھا کہ کہیں اُس کے اعمال کی نحوست کی سزا میں تعالیٰ اُس سے مفتی صاحب کا ساتھ بھی نہ چھین لیں۔ وہ ایک بار پھر کنویں سے پیاسا نہیں لوٹنا چاہتا تھا۔ مفتی صاحب نے تمام بات سنی اور کہا سو جاؤ عبد ، کوئی بات نہیں، ہوتا ہے، چلتا ہے۔ معاف کرنے والا ہے۔ عبد سونے لیٹ گیا مگر یہ دعا مانگتے مانگتے۔۔۔ اے میرے میں آج تیری حِس مزاح کا قائل ہوگیا ہوں، تو ہی نیکیاں کرواتا ہے۔ تو ہی گناہ کرواتا ہے۔ تا کہ شاید میں بندہ بن کے رہوں، تو مجھے آسانی والا راستہ دے۔ مجھ پہ کرم کر میرے مالک ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد سوکر اُٹھا تو کافی فریش تھا اور ایک عجیب سی خوشی کا احساس بھی۔ خوشی اِس بات کی تھی کہ اپنی ذات کا جو بت وہ پچھلے سالوں سے اُٹھائے پھر رہا تھا وہ چکنا چُور ہوگیا تھا۔ اُسے معلوم تھا کہ میں تو نکلتی نہیں زندگی ختم ہوجاتی ہے، مگر وہ آج اس بات کا قائل ہوگیا تھا کہ جو نیکی دعویٰ پیدا کرے اس سے وہ گناہ بہت بہتر ہے جو توڑ کر رکھ دے اور آج بِلّو کی بات بھی سمجھ میں آگئی کہ گناہ بھی کی نعمت ہوتے ہیں۔ ۔۔۔ ۔۔۔ طبیعت سنبھلی تو وہ مفتی صاحب کے پاس جا کر بیٹھ گیا جو لوگوں سے باتیں کر رہے تھے، وہ کہہ رہے تھے کہ گناہ کرنے سے زندگی کم ہوجاتی ہے اور وقت سے برکت اُٹھ جاتی ہے۔ خصوصاً جس جگہ سے رزق دیتا ہے وہاں گناہ کرے گا تو شاید روزی بڑھ جائے مگر برکت نہیں رہے گی ۔ عبد کو وہ تمام فلمیں گانے یاد آئے جو اُس نے اپنے لیپ ٹاپ پر دیکھے تھے۔ وہ لیپ ٹاپ کی ہی مدد سے تو رزق کماتا ہے۔ اُس کا سرندامت سے جھک گیا۔ اُس نے جھٹ سوال کردیا۔ مفتی صاحب، ندامت کی انتہا کیا ہے چھوڑ دے اُس کام کو جس سے ندامت ہورہی ہے۔ ایک دن مرنا ہے، کا سامنا کرنا ہے کیا جواب دے گا چاہئیے کہ بندہ بن کر رہے ۔ مفتی صاحب، ایک بات اور، میں عمرے پرگیا، نہ مجھے رونا آیا نہ ہی کوئی کیفیت گزری تو کیا میرا دِل اِتنا سیاہ ہوگیا ہے ڈاکٹر صاحب، اصل عبادت ہے، کیفیت نہیں۔ تک پہنچنے کی دو راہیں ہیں، ولایت کی اور نبوت والی، ولایت والی راہ بڑی متاثر کن ہے۔ کمالات، معجرات، منزلیں، سلوک مگر یہ خطرناک بھی بہت ہے، بڑی گھاٹیاں ہیں۔ دوسری نبوت کی ہے سیدھی سادھی۔ بندے کو بندہ بن کے رہنا چاہیے ۔ مفتی صاحب نے اپنی بات جاری رکھی، ایمان کے ہیں۔ ۔ صحیح عقیدہ ۔ صحیح علم ۔ صحیح عمل ۔ اخلاص عبد کافی دیر تک اِن باتوں پر سوچتا رہا کہ نہ تو اُس کا عقیدہ ہی صحیح ہے،علم پاس ہے نہیں، عمل وہ کرتا نہیں اور اخلاص میں اپنی ذات کو ہی پوجتا ہے۔ وہ اٹھ کر نماز پڑھنے چلا گیا کہ کچھ دل ہلکا ہو۔ ۔۔۔ ۔۔۔ نماز پڑھ کر عبد نے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے۔ اے لوگ تجھ سے اپنی نیکیوں کا واسطہ دے کر معافی مانگتے ہیں۔ میرے پاس تو نیکیاں ہیں کوئی نہیں، میں تجھ سے اپنے گناہوں کے صدقے معافی مانگتا ہوں۔ اے تو ہی تو وہ ذات ہے جو میرے اور میرے نفس کے درمیان حائل ہونے پر قادر ہے۔ اے میرے مالک تیری شان کی قسم میں تو آج تک کسی گناہ سے لطف تک نہ اُٹھا سکا۔ گناہ سے پہلے بھی تیرا خیال گناہ کے بیچ میں بھی تیرا ڈر اور گناہ کے بعد بھی تیرا خوف۔ اے میرے مالک تو کیا کرے گا مجھے عذاب دے کر، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں اور صرف تجھی پر ایمان رکھتا ہوں۔ میرے ٹوٹے ہوئے بے لطف گناہوں کے صدقے مجھے معاف کردے۔ اے میرے مالک صلاحیت اظہار کی طلبگار ہوتی ہے۔ تیری رحمت کی شان ہے تُو مجھ جیسے گناہ گارکو بخش دے میں تمام عُمر تجھے یاد رکھوں گا، اپنی بے قیمت نیکیوں میں، اپنے ادھورے گناہوں میں اور اپنی تڑپتی دعاؤں میں ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج اعتکاف کا دوسرا روز تھا اور عبد پہلے روز کی نسبت کافی بہتر محسوس کررہا تھا، کئی ایک سوال تھے جو اس کے دِل و دماغ پر چھائے ہوئے تھے۔ یہ گناہوں کی عادت ختم کیوں نہیں ہوتیِ کیا مال و دولت کمانا بُری بات ہے اخلاقیات کا حل کیا ہے کیا گارنٹی ہے اس بات کی کہ دے گا اِس تلخ معاشرے میں گذارہ کیسے ہو بندہ کی راہ میں محنت کرتا رہے وہ بے نیاز ہے اس نے پرواہ نہ کی اور ضائع کر دی تو عبد مسجد میں بیٹھا لوگوں کو ذکر و اذ کار میں مصروف دیکھ کر، قرآن شریف پڑھتے دیکھ کر بڑا اُداس ہو رہا تھا کہ ایک یہ ہیں کہ مزے سے عبادت کر رہے ہیں۔ جنت خرید رہے ہیں اور ایک میں کہ سوالوں کی ایک فصل کاٹوں تو دوسری پکنے کے تیار۔ کچھ ہی دیر میں اسے مفتی صاحب ایک کونے میں بیٹھے نظر آگئے۔ وہ سیدھا ان کے پاس گیا اور ایک ہی سانس میں سارے سوالات کر ڈالے، مفتی صاحب ہمیشہ کی طرح عبد کو دیکھ کر مسکرائے اور گویا ہوئے۔ گناہوں کی خواہش کا ہونا بہت کام کی چیز ہے۔ یہ اُپلے ہوتے ہیں۔ گندگی ہوتی ہے، اُسے کی خوف کی یاد میں جلاؤ اور ترقی کرو۔ گناہ سرکش گھوڑے ہوتے ہیں، انھیں رام کرو اور آگے بڑھو، جب خلا میں راکٹ جاتا ہے تو اضافی چیزیں پھینک دیتا ہے بندہ جب معرفتِ الٰہی کے سفر پر جاتا ہے تو اُسے بھی اضافی چیزیں پھینک دینی چاہئیں۔ آدمی کو استغفار کرتے رہنا چاہئے، استغفار بھی تک پہنچنے کا ایک راستہ ہی تو ہے اور پیسہ کمانے میں کیا عیب ہے اخلاقیات کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ بندہ جھوٹ نہ بولے۔ کے نبی صلی علیہ وآل وسلم نے حضرت ابوذر غفاری رضی عنہ ٗکو نصیحت کی تھی کہ زندگی بھر سچ بولو انتہائی غصے میں بھی اور شدید خوشی میں بھی۔ اور کی طلب کا ہونا بذاتِ خود گارنٹی ہے کہ نے ملنا ہے، نیکی کا اجر گنا ہے کم از کم، اب طلب بھی تو نیکی ہوئی ناں۔ اپنے بندوں کو ضرور رزق دیتے ہیں اور اپنے نیک بندوں کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ تین میں سے ایک کام ہوتا ہے۔ یا تو زندگی میں ہی ان کے جانشین تیار کردیتے ہیں جیسے رسول پاک صلی علیہ وآل وسلم کے ساتھ ہوا یا کوئی اور بندہ کہیں سے آجاتا ہے اس کے متبادل کے طور پر۔ وہ اِس عرصہ میں کہیں اور تیار ہورہا ہوتا ہے۔ یا اس کے کام کو بچا کے رکھ لیتا ہے اور جب کوئی اہل آتا ہے تو وہ وراثت ٹرانسفر ہوجاتی ہے۔ جیسے حضرت ابراہیم کی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو۔ معاشرے کو نہ دیکھیں، یہ دیکھیں آپ کیا کر رہے ہیں، مثبت سوچ سے کام کریں، منفی سوچ کا سب سے بڑا نقصان یہی ہوتا ہے کہ آدمی مثبت کی طرف پیش قدمی سے رُک جاتا ہے۔ شہد کی مکھی کی طرح کام کرنا چاہئیے جو کڑوا پی کر لوگوں کو میٹھا شہد دیتی ہے۔ عبد کو اِن جوابات سے بڑی تسکین ملی اور وہ سوچنے لگا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو نہ تو کوئی بڑا عہدہ رکھتے ہیں دنیاوی نظروں میں، نہ ہی مال، نہ ہی کوئی زیادہ لوگ انہیں جانتے ہیں، مگر دلوں کی بیماریوں کا کیسا شافی اور مکمل جواب ہوتا ہے اِن کے پاس۔ عبدا کو اپنے آپ پر بھی حیرت ہوئی کہ ایسا کیا کیا ہے کہ اِن جیسے لوگوں کی صحبت نصیب ہوئی، نہ تو اس کے اعمال اس قابل ہیں نہ ہی کوئی مراقبہ، مجاہدہ یا رِیاضت۔ کوئی بھی تو میل نہیں۔ ہاں البتہ ایسے لوگوں کا ملنا اس کی پریشانیوں، سوالات اور رونے پیٹنے کا نتیجہ ضرور ہوسکتا ہے۔ آج اسے طلب کی قدر وقیمت کا اندازہ ہوا اور معلوم ہوا کہ جب شاگرد تیار ہوتا ہے تو اُستاد خود بخود آجاتا ہے۔ اظہارِ تشکّر میں عبد کے ہاتھ پھر بلند ہوئے۔ اے میرے رب دھو ڈال میرے گناہ بالکل اِسی طرح جیسے میں نے دھو ڈالا ہے یہ خیال کہ میں نے کبھی تیری عبادت کی ہے۔ معاف کردے نفس کے غلام کو میرے آقا۔ محبت کو رسوا کروا دینے والے رب کہ صرف تیری محبت باقی بچتی ہے اور سب فنا ہوجاتی ہیں، مجھ سے محبت کر۔ آ مجھے اپنا بنا لے کہ میں خود کا بھی نہ رہوں۔ مجھے لکھ دے میرے مالک، مجھے رنگ دے میرے مالک۔ میں تیرا منتظر رہوں گا۔ کمزور لوگوں کی محبت بہت مضبوط ہوتی ہے، میرے کہ ان کو بچھڑ جانے کا، پٹ جانے کا دھڑکا سا لگا رہتا ہے، مَن جا میرے ربا۔۔۔ مَن جا میرے ربا ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اعتکاف یوں ہی گزرتا چلاگیا۔ عبد کے پاس روز سوالوں کی ایک لسٹ ہوتی اور مفتی صاحب روز جوابوں سے مطمئن کرتے رہے۔ سب لوگ عبدا کی بحث و تکرار سے تنگ تھے سوائے ایک مفتی صاحب کے نہ کبھی ٹوکا، نہ کبھی جھٹکا، کتنا ہی واہیات اور چبھتا ہوا سوال ہو انہوں نے ہمیشہ کی طرح خندہ پیشانی سے جواب دیا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج ویں شب تھی اور عبد کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ وہ پریشان تھا کہ کہیں طاق راتوں میں بھی وہ بغیر بخشے نہ رہ جائے۔ سوالات کی فصل پھر تیار کھڑی تھی۔ تراویح سے فارغ ہو کر اس نے سے دعا مانگی، اے ، اے جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے ، اے آسمانوں اور زمینوں کو بغیر مثال کے پیدا کرنے والے ، جن چیزوں میں لوگ بحث کرتے ہیں ان میں مجھے صحیح راہ پہ چلا ۔ سب لوگ مفتی صاحب کے گرد گھیرا ڈالے بیٹھے تھے۔ عبد سب کو پھلانگتا ہوا ان کے سامنے جا بیٹھا، ویسے تو ہمیشہ اُسے بیعت سے الجھن ہی رہی مگر آج نجانے کیوں اس کا دل بہت چاہ رہا تھا کہ وہ مفتی صاحب سے بیعت ہوجائے۔ تقریباََ سال کا عرصہ ہوگیا تھا ان کے پاس آتے جاتے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 63 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-10/ | وہی مشورہ دے دیتا ہے اور بندہ کام سے لگ جاتا ہے۔ ۔ تیسرا بڑا ہے بندہ بڑا کمزور ہوتا ہے۔ کو پتہ ہوتا ہے کہ کسی کام میں ڈال دیا تو بہک جائے گا۔ اب یہ بندہ تمام عمر ٹامک ٹوئیاں مارتا رہتا ہے اور کوئی بڑا کام نہیں کر پاتا مگر جب مرتا ہے تو فلاح پا جاتا ہے۔ اچھا ہے، یہ بتائیے ٹیچر، اُستاد کون ہوتا ہے نلکا دیکھا ہے کبھی آپ نے، دھوپ میں گرمی کی شدت سے تپ رہا ہوتا ہے۔ اب کوئی آدمی آئے اور اس میں سے ٹھنڈا پانی نکلے تو بندہ کتنا خوش ہوگا۔ مگر اگر نلکے کی زبان ہوتی تو بندے کا شکریہ ادا کرتا کہ تو آیا تو میرے میں سے بھی پانی گذر گیا۔ اسی طرح ہر طالب علم اپنا رزق لے کر آتا ہے۔ یہ اس کی طلب ہے جو پانی کھنچتی ہے، ٹنکی میں سے۔ نلکے کو اترانا نہیں چاہیے۔ اگر مانگنے والے ہاتھ نہ رہیں تو دینے والے کا مصرف نہیں بچتا۔ بس سے مانگتا رہے۔ جیسے پیٹرول، پیسہ خرچ ہوجاتا ہے، اسی طرح روحانیت بھی خرچ ہوجایا کرتی ہے، پھر آپ لوگوں سے ملتے ہیں تو وہ آپکو کر لیتے ہیں۔ بندے کو چاہیے کہ رات کی تنہائی میں اپنے رب سے ہو کر چارج ہو جایا کرے۔ اچھا تو یہ بتائیں کہ راہبر کا انتخاب کیسے کیا جائے چند باتیں دیکھ لیں۔ ۔ تربیت کہاں سے ہوئی ہے کس سے کہاں پڑھا ہے تربیت کے لیے زندوں کے پاس جانا ہی پڑتا ہے۔ ۔ تقویٰ اور ذکر سے واسطہ ہو۔ ۔ کتابیں پڑھتا ہو، آس پاس موجود معاشرے کے اتار چڑھاؤ کا علم ہو۔ ۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی ٹیچر ضرور ہو۔ خود سے اس فیلڈ میں پختگی نہیں آتی۔ عبد مفتی صاحب نے بات جاری رکھی، صالح سے پہلے مصلح بننے کا شوق ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ اُسے بیٹے سے پہلے باپ بننا ہے۔ ایسا آدمی ایک پورے حلقے کو برباد کر جاتا ہے۔ مفتی صاحب کیسے یقین آئے کہ بندہ جو کچھ کر رہا ہے بس ٹھیک ہے اور دل ایک طرف ہو جائے یقین کا نہ آنا ہی بہترہے۔ یہ ڈر و خوف رہے کہ جو کچھ بھی کر رہا ہے پتہ نہیں قبول ہوگا بھی کہ نہیں بڑی اچھی چیز ہے۔ اسی امید و خوف کے بیچ زندگی گذر جائے، جوانی میں خوف غالب رہے تو بڑھاپے میں اُمید، یقین کا نہ ملنا ہی اچھی بات ہے ۔ اچھا اب آخری سوال، جی فرمائیے مفتی صاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا میں کوئی بڑا کام کرنا چاہتا ہوں، دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہے ہیں میں کیا کروں کمرہ بند کرکے کنڈی لگا کے بیٹھ جائیں۔ اپنے آپ پر کام کریں۔ جس فیلڈ میں آپ ہیں اُس میں کمال حاصل کریں اور فی الحال باقی ساری فکر یں چھوڑ دیں۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد کی زندگی میں اب کافی ٹھہراؤ، کافی دھیما پن آگیا تھا، اب اس نے گھر اور بچوں پر توجہ دینا شروع کردی تھی۔ کچھ دنوں میں بڑے بیٹے کا رزلٹ آگیا۔ انگریزی اور ریاضی میں فیصد سے زائد مارکس جبکہ اُردو میں صرف ۔ بلّو نے عبد سے کہا کہ کوئی ٹیوٹر لا دو۔ عبد انگریزی اور ریاضی پڑھانے کے لیے ٹیوٹر لے آیا۔ بلو نے خوب سنائی کہ مارکس تو اردو میں کم ہیں۔ عبد نے جواب دیا کہ ہم عمومی طورپر ایک پرسنیلٹی کا خواب دیکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ پڑھائی میں بھی ٹاپ کرے اور کھیل میں بھی۔ ڈرامہ بھی کرے اور بیت بازی بھی۔ بچوں پہ رحم کھانا چاہیئے۔ انسان کے بچے ہیں فیکٹری میں تھوڑا ہی بنے ہیں مجھے عبدالرحمن کو غالب یا اقبال نہیں بنانا۔ مگر انگلش میں شیکسپئر ضرور بنے، ریاضی میں پال آرڈش بن جائے۔ جو صلاحیت ہے اس پہ فوکس کرتے ہیں، کمزور پہلو کو فی الحال چھوڑ دیتے ہیں۔ بلّو کو اِس بار بھی عبد کی منطق سمجھ نہ آئی مگر وہ ہنس کے خاموش ہوگئی کہ چلو اِسی بہانے یہ بچوں میں دلچسپی تو لے رہا ہے۔ عبد نے اب تینوں بچوں کو گھر میں خود بھی پڑھانا شروع کردیا تھا اور وہ ساتھ ساتھ انہیں قرآن پاک کی تعلیم بھی دلوارہا تھا۔ مگر وہ اِسلامی تعلیم سے کچھ مطمئن نہ تھا۔ ایک دن اپنے ایک دوست سے ذکر کیا جو کسی یونیورسٹی میں بڑے پروفیسر تھے، عبد نے کہا، پروفیسر صاحب میں بچوں کی دنیاوی تعلیم سے تو مطمئن ہوں مگر دینی تعلیم سے نہیں۔ مولوی صاحب صحیح نہیں پڑھاتے، میں کیا کروں عبد تم بچوں کی اسکول فیس بھرتے ہو جی ہزار فی بچہ تو ایڈمیشن کے دیئے ہیں، ہزار ماہانہ الگ۔ تو ہزار فیس ہے بچوں کی، اسٹیشنری اور ٹرپ کا خرچہ الگ اور آنے جانے کی وین کا، کل کتنا ہوا پروفیسر صاحب نے سوال کیا، عبدا کچھ نہ سمجھتے ہوئے متعجب لہجے میں بولا، کوئی سے ہزارہو نگے۔ اچھا اور مولوی صاحب جو گھر پڑھانے آتے ہیں انہیں کیا دیتے ہو جی روپے مہینہ تینوں بچوں کے، عبد نے شرمندگی سے جواب دیا۔ تو بھئی سیدھی سی بات ہے، کوئی ایسا مولوی ڈھونڈو جو ایڈمیشن کے ڈیڑھ لاکھ لے پھر کم از کم ہزار مہینہ۔ پھر دیکھو دینی تعلیم کیسی جاتی ہے۔ عبد شرمندہ گھر لوٹا اور مولوی صاحب تبدیل کر دیئے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبد بہت خوش تھا، اُسے آج آفس سے عمرے کی چھٹی مل گئی تھی۔ کچھ ہی روز بعد عبد ، بلّو کے ساتھ عمرے پر جارہا تھا۔ عجیب سی کیفیت تھی شرمندگی بھی، یاسیت بھی، اُمید بھی اور ڈر بھی۔ راستے بھر سوچتا رہا کہ کیا دعائیں مانگے گا اور کعبتہ پر نظر پڑتے ہی کیا کہے گا۔ سنا تھا لوگوں کو رونا آتا ہے، غشی طاری ہوجاتی ہے۔ مگر عبد کو ایسا کچھ نہ ہوا، ایک عجیب سا سرور تھا جو اُسے محسوس ہورہا تھا، اُس کے منہ سے صرف اتنا ہی نکل سکا۔ مَن جا میرے ربا، مَن جا میرے ر با، ہاتھ جوڑ کے تجھ سے تجھی کو مانگنے آیا ہوں، نامراد نہ لوٹانا سخی کی شان ہوتی ہے کہ پکڑ لے تو چھوڑ دیا کرتا ہے، پوچھیو نہیں میرے ، پوچھنا مت، حساب مت لینا ایسے ہی چھوڑ دینا ۔ طواف میں عبد طرح طرح کی دعائیں مانگتا رہا۔ مجھے گھر دے دے، مجھے گاڑی دے دے، علم دے، لکھنا سکھا، بولنا سکھا، تقویٰ دے، ہاتھ پکڑ، راستہ دکھا، رسوا نہ کرنا، اور پتہ نہیں کیا کیا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عمرے سے فارغ ہو کے عبد مدینۃ المنوّرہ گیا۔ وہاں روضۂ رسول صلی علیہ و آل وسلّم پر دل کو بڑا سکون ملا، یوں بھی رمضان کی طاق راتیں تھیں۔ عبد نے پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ عبادت ہوسکے۔ عبد نے اپنی پہلی نعت بھی یہیں کہی، اور دن رات زیارتِ رسول صلی علیہ و آل وسلم کی دعا کرتا رہا مگر وہ نہ ہوئی۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عمرے سے واپس آ کر عبد نے اپنے آپ اور گھر والوں پر کام شروع کردیا اور دنیا سے تقریباً لاتعلق ہوگیا۔ دوست احباب کم ہوتے چلے گئے۔ امین بھائی اور احمد صاحب سے کبھی کبھار ملاقات ہوجاتی۔ ایک درد کا احساس تھا جوعبد کو ہوتا اور وہ اُن سے بھی دور ہوتا چلا گیا، بات یہ نہیں تھی کہ وہ جو کچھ پڑھا رہے تھے وہ غلط تھا۔ خود عبد کو اس نے بڑا فائدہ پہنچایا، سوگ اس بات کا تھا کے ایسے بڑے لوگوں سے سیکھ کر بھی عبد کورا رہ گیا، وہ کنویں سے بھی پیاسا آگیا۔ اس نی صحیح لوگوں سے بھی غلط چیز سیکھ لی اور جو علم اسے ملا وہ اُسے برتنا نہ آیا۔ جب بھی اِن کورسز کا خیال آتا، عبد کو اپنے اندر موجود میں یاد آجاتی اور وہ تکلیف سے آنکھیں بند کر لیتا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جب کبھی جاب یا کوئی اور مسئلہ پیش آتا تو عبد مفتی صاحب کے پاس پہنچ جاتا اور وہ کوئی نہ کوئی تسلی بخش جواب دے دیتے۔ ایک دن عبد نے پوچھا کہ اُسے ہی کیوں اتنی پریشانیاں درپیش ہوتی ہیں ایک دنیا ہے جو مست ہے، خوش و خرم ہے، اِسی کے دل کو چین کیوں نہیں آتا، یہ سر پھٹول قسم کے لوگ اس کے ہی نصیب میں کیوں مفتی صاحب نے دھیمے سا جواب دیا کہ عبد ہم مریضوں کے معاشرے میں زندہ ہیں۔ حتی الامکان صبر کیا کرو، اس معاشرے میں سچ بولنے کی زکوٰۃ تنہائی ہے، کوئی جانور پال لو کہ کہنے سُننے کو کوئی تو ہو پاس میں۔ ابھی عبد کی زندگی میں کچھ ٹھہراؤ آ ہی رہا تھا کہ اُسے امریکہ سے ایک فیلو شپ اور مل گئی ماہ کے لیے، وہ خوشی خوشی گیا اور درجنوں میٹنیگز کیں، اِس بار اُس نے امریکہ ایک نئے رنگ سے دیکھا۔ وہ یہ جاننے کی کوشش کرتا رہا کہ ورلڈ کلاس ادارے بنتے کیسے ہیں وہ کون سی سوچ، کون سے لوگ ہوتے ہیں جو اِن کی بنیاد رکھتے ہیں۔ وہ درجنوں تھنک ٹینکس میں گیا۔ بڑی بڑی یونیورسٹی کے سربراہان سے مِلا اور ایک سے بڑھ کے ایک وژنری بندے سے مِلا، اسے احساس ہوا کہ اگر بڑا کام کرنا ہے تو دنیا سے اچھائی یا تعریف کی امید نہیں رکھنی چاہیے اور سر جھکا کے کام کرنا چاہیئے عبد فیلو شپ سے واپس آیا اور جاب سے استعفیٰ دے دیا۔ اب کی بار تو بلّو بھی پریشان ہوگئی کہ کیا ہوگا، یونیورسٹی وہ چھوڑ چکا تھا اور کار پوریٹ ورلڈ سے بھی دِل اُچاٹ ہوگیا۔ عبد اب کیا کروگے بچوں کی پڑھائی کا کیا ہوگا گاڑی بھی نہیں رہے گی، گھر بھی اور کوئی بھی نہیں ہیں۔ جتنا پیسہ کمایا تم نے سب لگا دیا پڑھائی، کتابوں اور صحرا نوردی دنیا گھومنے میں۔ بِلّو، یہ سے والی جاب خوابوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ ہم اپنی کمپنی کھولیں گے، اپنی مرضی کا کام کریں گے۔ اتنے تو پیسے مل ہی جائیں گے کہ دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ ہم دن رات کو مکس کردیں گے، تو تیاری پکڑ، آج رت جگا ہے۔ سائیں، تھک گیا ہوں لوگوں کی غلامی کرتے کرتے، کسی اور کے وژن پہ کام کرتے کرتے، آج سے تو میرا بن جا اور کوئی اچھا سا کام لے لے، کہ میری دین اور دنیا دونوں سنور جائیں، آمین عبد نے شہر میں کیلوریز کے مطابق برگرز کی دکان کھول لی۔ بِلّو نے بڑا سمجھایا کہ دنیا ہنسے گی کہ کرکے برگر بیچ رہے ہو، مگر عبد نے ایک نہ سنی۔ کہنے لگا کہ بِلّو دل میں ایک بڑا قبرستان بنا کے کُل جہاں کو ایک بار ہی دفنا دو اور فاتحہ پڑھ لو تاکہ آج کے بعد کسی کی تعریف سے کوئی فرق نہ پڑے نہ بُرائی سے۔ دُکان تو کھل گئی مگر گیس نہ لگ سکی، رشوت کے بغیر اِس ملک میں کوئی کام مشکل سے ہی ہو تا ہے، کبھی سیلنڈر دستیاب تو کبھی نہیں، کچھ ہی مہینوں میں عبد کو دکان بند کرنی پڑی، نقصان الگ ہوا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اب کی بار بِلّو نے سوچا کہ کپڑوں کا بوتیک کا کام شروع کرتے ہیں۔ یہ کام اچھا چل نکلا مگر کچھ ہی ماہ میں منیجر پیسے لے کر بھاگ گیا، اور عبد اور بِلّو پھر روڈ پر ۔۔۔ بِلّو نے ہنستے ہوئے عبد سے کہا کہ آپ کے ابو ٹھیک ہی کہتے تھے، پتہ نہیں کس فقیر کی بد دعا ہے۔ تمہارا کوئی کام نہیں چلتا، ایک مسلسل گرداب ہے جس میں پھنسے رہتے ہو۔ عبد نے ہنس کر جواب دیا کہ بلّو زندگی نام ہی ہمت اور محبت کا ہے۔ کم ہمت لوگوں کو مرجانا چاہیے تاکہ ہمت والے ریسورسز کا استعمال کرسکیں۔ تو غم نہ کر حالانکہ حالات اِس قدر خراب تھے کہ بچوں کا اسکول چُھٹ چکا تھا۔ گاڑی بِک چکی تھی اور کوئی راہ سُجھائی نہ دیتی تھی، آج عبد نے پھر رت جگا کرنا تھا۔ یا ا پھر سے ناکام ہوگیا۔ اب تو نیا کام کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ اب تک بلّو نے بڑا ساتھ دیا ہے۔ وہ بھی پریشان ہے۔ بچوں کی پڑھائی بھی چھوٹ چکی ہے۔ تو ہی ہے تیرے سوا کسی سے نہ مانگوں گا۔ تو ہی مدد کر ۔ عبد نے اگلے ہفتے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی کمپنی کھول لی، اس کام میں اُس کا نام بھی تھا اور وہ ماہر بھی تھا تو کچھ کام ملنا شروع ہوگیا۔ عبد نے ایک بار پھر دن و رات کا فرق باقی نہ رکھا اور کمپنی دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کرتی چلی گئی۔ اُسے ایک سرمایہ کار سے بھی مل گئی اور صرف ایک سال کے عرصے میں عبد کا اپنا گھر اپنی گاڑی بھی ہوگئی اور بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ معاشی فراغت نصیب ہوئی تو عبد کی توجہ پھر ذکر و اذکار کی طرف آئی۔ وہ رمضان میں مفتی صاحب کے ساتھ اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ رکھتا تھا کہ خوب گذرے گی مل بیٹھیں گے جو دیوانے دو۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبد کی ملاقات ملک کے ایک مایۂ ناز صحافی سے ہوئی۔ عبد نے اُن سے پوچھا کہ وہ لکھنا چاہتا ہے کوئی مدد کریں، انہوں نے جواب میں عبد کی عمر پوچھی، سال، آپ یہ خیال چھوڑ دیں۔ صحافی نے فیصلہ سنایا۔ کیونکہ اگر آپ میں لکھنے کا ہنر ہوتا تو اب تک دنیا آپ کا نام جان چکی ہوتی۔ دیکھئے، میں دنیا کے ممالک گھوما ہوں، میں نے آپ کا نام نہیں سنا، اس کا مطلب ہے کہ صحافت کیا آپ نے دنیا کی کسی فیلڈ میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی اور نہ آئندہ کرسکتے ہیں۔ سال ایک لمبی عمر ہوتی ہے کچھ کر دِکھانے کے لئے، آپ کیا کرتے رہے ہیں۔ آپ کا وِژن کیا ہے اگر کوئی ہے تو عبد نے جواباََ کہا، جی کوشش کر رہا ہوں کہ انسان بن جاؤں، بندہ بن جاؤں بس اور کچھ نہیں۔ اِتنے میں صحافی کے ساتھ موجود ایک پولیس اٖفسر نے سوال جھاڑ دیا۔ ارے آپ وہی عبد تو نہیں جو سنیٹر اسکالر شپ پر امریکہ گئے تھے اور ابھی حال بھی میں ایک اور فیلو شپ کرکے آئے ہیں۔ جی ہاں میں وہی ہوں آپ تو غدار ہیں، امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔ یہ قطعاً غیر متوقع وار تھا۔ عبد نے بمشکل تمام اپنے غصے کو سنبھالا اور دھیمی آواز سے کہا، ماشا آپکی ان معلومات کا ماخذ کیا ہے فلاں مولوی صاحب نے ایک مجلس میں یہ بات کہی تھی۔ بات آئی گئی ہوگی، عبد مولوی صاحب سے نہ صرف مل چکا تھا بلکہ انہیں جانتا بھی تھا۔ اگلے دن عبد اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔ سلام دعا کے بعد عبد نے عرض کی، حضرت یہ واقعہ ہوا ہے، میں نے سوچا بجائے اس کے کوئی بد گمانی رکھوں، ڈائریکٹ آپ سے ہی پوچھ لوں۔ مولوی صاحب گویا ہوئے۔ نہیں بھئی، ہم نے تو صرف یہ کہا تھا کہ ڈاکٹر عبد کی پرسنلٹی پر تشویش ہےِ ۔ باقی باتیں دنیا نے خود ہی لگالیں۔ عمومی طور پر جینز جاری ہے | null |
null | null | null | 64 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-9/ | فطرتِ ثانیہ بن جائے گی۔ باہر ممالک میں کام میں ایمانداری ملتی ہے۔ ہمارے ملک میں مذہبیت، کے اور رسول صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے نام پر گردنیں کاٹ دیں گے مگر اسلام پر عمل نہیں کریں گے۔ ہم اسلام کو کام نہ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآل وسلم سارے ہیں، اُمتی کوئی نہیں۔ ذوقِ جنوں ستم کی حدوں سے گزر گیا کم ظرف زندہ رہ گئے اِنسان مر گیا تجربات کی یہ اذیتیں اب تلخیاں بن کر عبد کی زبان پر آچکی تھیں۔ وہ جتنا زیادہ کام کرنا چاہتا اُسے اتنی پریشانیوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا، وہ ہر ایک سے اُمید لگاتا کہ وہ احسان کے درجے پر کام کرے گا۔ جواب ظلم میں آتا تو عبد تلخ ہوجاتا۔ عبد باقاعدگی سے مفتی صاحب کے پاس جانے گا، کبھی کچھ پوچھ لیتا، کبھی صرف جو بھی بات چیت چل رہی ہوتی وہ سن کے آجاتا اور ڈائری میں لکھ لیتا۔ ایک دن مفتی صاحب کہنے لگے۔ ڈاکٹر صاحب زندگی کا مقصد کی رضا ہے اور اگر حشر کے روز ہم کو دیکھ کے مُسکرائے اور وہ ہمیں دیکھ کے مسکرائے تو یہ ہوگی کامیابی، اور یہ ہے وہ اصل کامیابی کہ جس پر فخر کیا جاسکے ۔ عبد نے بات لکھ لی مگر سوچنے لگا کہ وہ ایسا کیا کرے کہ یہ نتیجہ نکلے۔ ایک دن مفتی صاحب سے پوچھا کہ انسان اور بندے میں کیا فرق ہے اور بندگی کسے کہتے ہیں انسان وہ ہے جو کسی کو دکھ نہ پہنچائے جو آدمی غصے، عقل اور جنس کو کنڑول میں رکھ سکے وہ ہے انسان ۔ اور بندگی نام ہے اپنے آپ کو معبود کے حوالے کر دینے کا، اب یہ الگ بات ہے کہ اس نے معبود کس کو چنا ہوا ہے۔ آج عبد پھر سے بجھ گیا آج بِلّو کو پھر پتہ تھا کہ رت جگا ہوگا۔ یا میں تو آج تک انسان بھی نہ بن سکا، نہ ہی عقل پر کنٹرول ہے، نہ ہی جنس پر نہ غصے پر، یہ کیا ہوگیا میں تو بڑا خوش تھا کہ بڑے بڑے کام کر رہا ہوں۔ وژن ہے مگر میں تو بندہ بھی نہ بن سکا۔ میں نے تو اپنے آپ کو، میں کے حوالے کردیا ہے اور دن رات اسی میں مگن ہوں۔ مجھ سے زیادہ چالاک تو بلّو نکلی جو پہلے دن سے ہی اپنے آپ کی نفی کرتی آئی ہے۔ میرے پھر کوئی طوفان واپس ہے خیال رکھنا۔ میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں جہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے اب عبد کے سوالوں میں تیزی آگئی تھی اور وہ ہر ملاقات میں مفتی صاحب پر سوالوں کی بوچھاڑ کردیتا۔ زندگی کسے کہتے ہیں مفتی صاحب زندگی جل اٹھنے یا بجھ جانے کا نام نہیں ہے، یہ نام ہے سُلگتے رہنے کا مفتی صاحب کیسے پتہ لگے کہ بندے کا کے پاس کیا مقام ہے بڑا آسان ہے، بندہ یہی دیکھ لے کہ کا اس کے پاس کیا مقام ہے۔ اگر کو ہر شے پہ فوقیت دیتا ہے کہ پہلے پھر بیوی، پہلے پھر جاب تو کے یہاں بھی مقدم ہے اور اگر کی پروا نہیں کرتا تو عین ممکن ہے کہ وہاں بھی اشرافیہ میں سے تو نہ ہوگا ۔ اور پھر رت جگا۔۔۔۔ میں نے تو آج تک کوئی کام تیرے لیے کیا ہی نہیں، آج تک تیرا خیال ہی نہ آیا، تیرا نام لے کے کام اپنے لئے کرتا رہا، کمپیوٹر سائنس آتی ہے وہی پڑھائی اور طرہّ یہ کہ وژن کا لفافہ لپیٹ کر یہ سمجھ لیا کہ سب کچھ تیرے لیے ہے اور جب کہ ایسا نہیں ہے، بڑی خیانت ہوگئی میرے ، معافی دے دے۔ سوال دینے والے ، جواب بھی دے دے آمین عبد نے بھرپور کوشش کی کہ جاب چلتی رہے اور وہ بہت دل لگا کے کام کرنے لگا، وژن کی بات اس نے تقریباً کرنی چھوڑ ہی دی۔ احمد صاحب اور امین صاحب سے تعلق بھی بس واجبی سا رہ گیا۔ عبدا کی تیز طبیعت مفتی صاحب کی دھیمی طبیعت سے موافق نہیں تھی، وہ چاہتا تھا کہ اس کے سارے سوالوں کے جواب ایک نشست میں مل جائیں، مفتی صاحب کہتے تھے کہ اُمتّوں کا مزاج صدیوں میں بنتا ہے۔ تقویٰ اختیار کرو۔ یہ چیزیں دیتا ہے، تقویٰ سوال سکھاتا ہے تقویٰ جواب دیتا ہے تقویٰ علم دیتا ہے اور پھر اس علم سے ملنے والے غرور کا سدِِّ باب بھی کرتا ہے۔ نوکری کے معاملات ٹھیک ہوئے تو عبد کو پھر سے جوابات کی تلاش ہوئی، جھوٹ کیا ہے کیسے پورے ہوں پہ کام کیسے ہو جن لوگوں کا نہ ہو اُن سے کیا معاملہ ہو میری بِلّو جو پڑھائی کی ازلی دشمن ہے اُس سے ساتھ کیسے چلے اب میری نئی کیا ہو عبد ان سوالوں کے جواب چاہتا تھا مگر مفتی صاحب سے نہیں۔ اُن کے پاس جانے سے نفس پر چوٹ پڑتی تھی اور یہ بات عبد جیسے پڑھے لکھے آدمی کو قبول نہیں تھی۔ وہ چاہتا تھا کہ کسی کھونٹے سے بندھے بغیر سب کچھ سیکھ جائے اور سالوں کی منزلیں، دنوں میں طے کرلے۔ عبد کے ایک پروفیسر دوست اسے اپنے ساتھ جنوبی پنجاب کے ایک گاؤں میں لے گئے ایک شیخ کے پاس، جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مرید تھے۔ عبد نے وہاں پہنچ کر ملاقات کی کوشش کی مگر اُن کے کلا شنکوف بردار محافظین کی جماعت نے اسے ملنے نہ دیا اور کہا کہ مسجد میں جا کے بیٹھو۔ کوئی دو گھنٹوں بعد وہ حضرت تشریف لائے، نماز پڑھائی، ابھی عبد سنتیں پڑھ ہی رہا تھا کہ مجمع میں سے ایک شخص اس کے اوپر ٹانگ رکھتا ہوا گزر گیا۔ عبد نے سلام پھیرتے ہی اسے جالیا۔ اُوبھائی کدھر بھاگ رہے ہو، انسان نظر نہیں آتا کیا میں حضرت کے دِیدار کو جارہا ہوں۔ آؤ لائن میں لگ جاؤ، ہاتھ ملا لو، کئی روز سے رو رو کر اس دن کی دعا مانگی ہے۔ کی مسجد میں، کی نماز میں، رو رو کر کسی اور کو مانگتے ہو، شرم نہیں آتی۔ عبد کی آنکھوں میں انگارے بھر گئے تھے۔ حضرت سے مل لو، دو جہاں کامیاب ہوجائیں گے، وہ شخص تڑپا۔ بھاڑ میں گئے تمھارے حضرت، نہیں ملاتا ہاتھ۔، ساتھ جانیوالے دوستوں کے بڑے اصرار پر عبد نے ہاتھ تو ملا لیا مگر یہ اس کی حضرت کے ساتھ آخری ملاقات تھی۔ واپسی پر وہ یہی سوچ رہا تھا کہ اب کس کے پاس جائے۔ خدا وندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں کہ درویشی بھی عیّاری ہے سلطانی بھی عیّاری کچھ روز میں عبد کا کراچی میں جانا ہوا، ایک دوست اپنے ایک شیخ کے پاس لے گئے۔ عبد کمرے میں داخل ہوا تو درجنوں لوگ بھرے ہوئے تھے۔ شیخ صاحب ایک نئے بندے کو مریدنے مرید بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے ہونے والے مرید سے پوچھا۔ یہ نیک لوگوں کی مجلس ہے۔ تم شراب تو نہیں پیتے جی نہیں، جھوٹ بالکل نہیں، غیبت توبہ کریں جی کوئی لڑکی وڑکی اب مرید صاحب خاموش۔ عبد سے پھر صبر نہ ہوسکا اور پہنچ گیا ان دونوں کے سر پر، ارے مولوی صاحب، کیوں ڈھنڈورا پیٹتے ہو اُن چیزوں کا جنہیں خدا چھپالیتا ہے، اور مرید سے کہا کے بھاگ جا یہاں سے، کیوں زندگی برباد کرنے آیا ہے اور مولوی صاحب میری دعا ہے کہ آپ سے یہ تمام گناہ کروائے جن کی کنفرمیشن آپ اس بچے سے چاہ رہے تھے۔ اور اس کے بعد ظاہر ہے نہ شیخ صاحب نے کچھ عنایت کرنا تھی، اور تو اور ساتھ لے جانے والے دوست بھی زندگی بھر کو کنارہ کش ہوگئے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبد کافی عرصے بعد مفتی صاحب کے پاس آیا وہ کسی سے بات کر رہے تھے۔ کہنے لگے، اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ فلاں شخص اپنے اختیار، اثرو رسوخ یا دولت کی وجہ سے میرے حلقے میں آجائے یا میرا مرید بن جائے تو یہ بات طریقت میں شرک ہے ۔ عبد تو گویا انتظار میں تھا، اس نے سوالوں کی پوٹلی پھر کھول دی۔ مفتی صاحب، جھوٹ کیا ہے کائنات کا سب سے بڑا جھوٹ میں ہے۔ آدمی سارے بت توڑ دیتا ہے۔ علم کا، دولت کا، شہرت کا، امارت کا، عہدے کا، شرک کا، مگر اپنی ذات کا بت بنا لیتا ہے اور اِسے پوجنا شروع کردیتا ہے اور اس کا ٹیسٹ یہ ہے کہ خلافِ معمول کوئی کام ہوجائے، کوئی گناہ سر زد ہوجائے تو پہلا خیال یہی آتا ہے کہ کل سے کسی کو کی طرف نہیں بلاؤں گا، دعوت نہیں دوں گا، پڑھاؤں گا نہیں، اپنے کرتوت ایسے اور نام کا۔ یہ ہوا یوں کہ وہ پہلے روز سے ہی اپنا پیٹ بھر رہا تھا اور اپنے لئے ہی کام کر رہا تھا۔ کے لئے تو تھا ہی نہیں۔ عبد کو دنیا گھومتی ہوئی محسوس ہوئی، وہ اُٹھ کے واپس چلا آیا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد نے اپنے آپکو کچھ دنوں کے لیے کمرے میں قید کیا اور شروع سے ہر بات کا جائزہ لینے لگا کہ ہوا کیا ہے اِسے احساس ہوا کہ اُس نے وژن بنا کے تمام ان لوگوں کی گردنیں اُتارنی شروع کردی تھیں جن کا وژن بظاہر کچھ نہ ہو اور وہ خود پرستی کے ایسے گرداب میں پھنستا چلا گیا جس کا اندازہ اِسے خود بھی نہ ہوسکا۔ مفتی صاحب کے دو جملے اس کے کانوں میں زہر گھول رہے تھے۔ مے کا نشہ ایک رات میں اُتر جاتا ہے میں کا نشہ زندگی بھر نہیں اُترتا۔ اور مرنے کے بعد سب سے پہلے جو چیز چھن جاتی ہے وہ اختیار ہے۔ ساری اَکڑ، فوں فاں، ٹاں ٹاں سب گئی، اب کرلو بات۔ جیسے جیسے عبد سوچتا گیا ویسے ویسے اس کی حالت غیر ہوتی چلی گئی۔ اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی اور بلّو اندر آئی۔ عبد کی حالت دیکھتے ہی بلّو نے پوچھا اب کیا ہے عبد ، اب کیوں پریشان ہو کس ٹرک کی لال بتی کے پیچھے بھاگ کر آئے ہو اور عبد بچوں کی طرح بلک بلک کے رونے لگا۔ جذبات کا جوار بھاٹا تھما تو بِلّو نے کہا۔ دیکھو عبد ، سب سے پہلے تو دھیمے ہوجاؤ، تربیت اسی کو کہتے ہیں۔ میں کچھ نہیں سے بہتری کا آغاز ہوتا ہے۔ اپنے آپ پہ کام کرو۔ جب بچہ جوان ہوجاتا ہے یا تو اُسے آکر ماں باپ کو بتانا نہیں پڑتا بلکہ محلے والے آ کر بتا جاتے ہیں۔ میرے خیال میں جب تم اس قابل ہوجاؤ گے کہ کام لیا جائے تو کے یہاں سے بلاوا خود ہی آجائے گا، اتنی بھی کیا جلدی ہے لوگوں کو حقیر مت جانو، گنا ہگاروں کی عزت کرو، گناہ بھی تو ایک تعلق ہی ہے۔ اپنے رب سے، جس نے تمہیں یہ مقام دیا ہے اسی نے کسی کو کہیں اور رکھ چھوڑا ہے۔ خدائی کاموں میں علّت نہ ڈھونڈا کرو، اُس کا فضل کسی وجہ کا محتاج نہیں ہوتا۔ عبدا کبھی کبھی کوئی شخص کچھ نہ کرکے بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہوتا ہے، اس کی مثال میچ کے اُس کھلاڑی کی سی ہوتی ہے جو پورا میچ کچھ نہیں کرتا جسے تمہارے جیسے لوگ مخلوق کہتے ہیں، مگر پھر آخری بال پہ لگنے والا باؤنڈری کا چھکا اس کے ہاتھوں میں آکر گرتا ہے اور وہ سرخرو ہوجاتا ہے۔ عبد ، گناہ بھی کی نعمت ہوتے ہیں، یہ بندے کو بندہ بنا کر رکھتے ہیں۔ گناہ ہو ہی نہ تو بندہ او تار بن جائے۔ میں تو گناہگار بندی ہوں مگر پتہ نہیں کیوں لگتا ہے کہ پُرسکون قلب والوں کی تہجد سے ندامت میں تڑپنے والوں کی راتیں زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔ عبد کان کھول کے سن لو، منزل تو بے وقوفوں کو ملتی ہے، عقلمند آدمی ہمیشہ سفر میں رہتا ہے۔ عبد کو بلو سے اس قسم کی گفتگو کی قطعاََ امید نہ تھی۔ وہ حیرت کے جھٹکے سے باہر نکلا تو کہنے لگا، کی ولی تجھے یہ سب کس نے سکھایا بلو نے ہنستے ہوئے کہا، کیوں کیا صرف تمھارا ہے کیا کسی اور کو مانگنا نہیں آتا کیا کوئی کنواں دیکھا ہے جس میں پانی باہر سے ڈالتے ہوں علم ہمیشہ اندر سے آتا ہے باہر سے تو معلومات ملتی ہیں اور مفتی صاحب بھی صرف تمہارے تھوڑا ہی ہیں ان کے لیکچرز میں نے تم سے زیادہ سنے ہیں۔ عبد ایک کام کرو عمرے پہ چلے جاؤ، شاید تمہارا دل کچھ ہلکا ہو۔ عبد کو آج پہلی بار احساس ہوا کہ ہنستی مسکراتی شرارتیں کرتی بِلّو اندر سے کتنی گہری ہے اور اپنے آپ کی جستجو میں اس نے آج تک بِلّو کو دیکھا ہی نہیں ۔ کتنے سلجھے ہوئے طریقے سے ہمیں اُلجھن میں ڈال جاتے ہو آج عبد کا دن آفس میں اچھا نہیں گذرا، واپسی پر وہ سیدھا مفتی صاحب کے پاس پہنچ گیا اور پوچھنے لگا۔ مفتی صاحب یہ لوگ اتنا تنگ کیوں کرتے ہیں نہ کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔ کس مصیبت میں پھنس گیا ہوں۔ عبد جیسے پیسوں کی زکوٰۃ ہوتی ہے بالکل اِسی طرح تعالیٰ کے فضل کی یا کی بھی ایک زکوٰۃ ہے اور وہ یہ کہ لوگوں کا ظلم جھوٹ اور حسد برداشت کیا جائے اور یہ ایسے نہیں کہ سال دو سال میں کوئی واقعہ پیش آجائے۔ یہ ایسے برستا ہے جیسے کہ مون سون میں بارش، تم زکوٰۃ دئیے جاؤ کا فضل بھی مینہ بن کے برسے گا۔ ہاں مفتی صاحب مگر جو تن بیتے وہ تن جانے یہ تو ہے عبد ، پاکستان میں چیزیں حرام ہیں۔ سور کا گوشت، پڑھنا اور سچ بولنا۔ ان تمام باتوں سے واسطہ تو پڑنا ہی ہے۔ اچھا ایک بات بتائیں یہ کیسے پتہ لگے کہ بندہ جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ صحیح راستے پر ہے بھی یا نہیں جب کوئی بندہ صحیح راستے پر ہوتا ہے تو میں سے ایک کام ہوتا ہے۔ ۔ اُس کا دل کسی کام کے لیے کھول دیتا ہے اور پھر دنیا ایک طرف اور وہ ایک طرف۔ وہ صرف وہی کام کرتا رہتا ہے۔ ۔ اُس کا جس بندے سے تعلق ہوتا ہے وہ اُس سے جا کے پوچھتا ہے کہ کیا کروں تو اس کے ٹیچر، شیخ کے دل میں کوئی بات ڈال دیتے ہیں۔ وہ اُسے جاری ہے | null |
null | null | null | 65 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-14/ | عبد اللہ نے معذرت کی، انہیں باقی ماندہ سفر کا خرچہ دیا اور خدا حافظ کہہ کر چلا آیا۔ مگر دل پورے دن بوجھل ہی رہا۔ وہ سوچنے لگا کہ داعی کو لوگوں پر لعن طعن نہیں کرنی چاہئے، انہیں چپ چاپ کام کرتے رہنا چاہیے۔ داعی کی نظر جتنی وسیع ہوگی اتنے ہی لوگوں پر اعتراضات کم ہوجائیں گے۔ وہ سوچنے لگا کہ داعی کے فرائض میں سے ایک فریضہ یہ بھی ہونا چاہئے کہ دعوت سننے والے کی انا کو نہ چھیڑے، جب کہ ہمارے یہاں دعوت کا کام ہی کسی کو ذلیل کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ آپ نے کپڑے کیسے پہنے ہوئے ہیں یہاں آپ ٹی وی کیوں دیکھتے ہیں آپ فلاں جگہ کیوں جاتے ہیں فلاں سے کیوں ملتے ہیں فلاں سے کیوں نہیں ملتے پہلے دن ہی داعی صاحب ہر اس چیز کے دشمن ہوجاتے ہیں جو آپ کو محبوب ہو۔ ارے بھائی، اسے بہتر محبت کا بتاؤ، اسے بہتر ذکر سکھاؤ۔ دل خود بخود اچھی چیزوں پر مائل ہوجائے گا، پھر بتاتے رہنا چھوٹے موٹے مسائل۔ داعی ایسا بندہ ہوتا ہے جو بندے اور اللہ کے بیچ میں آجاتا ہے۔ اب اگر غلط راستہ بتاؤ گے تو پوچھ تو تمہاری بھی ہوگی ناں اگر اجازت ملی تو میں صاف کہہ دوں گا کہ اللہ اس کے پاس آیا تھا تیرا پوچھنے اس نے ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگا دیا۔ پتہ نہیں ہر دینی آدمی کو، مولانا کہنا تو ظلم ہوگا، ہر شخص جو داڑھی رکھ کے دین کی تبلیغ شروع کردیتا ہے وہ مولوی تھوڑا ہی ہوتا ہے، مولوی کے لئے تو بہت پڑھنا پڑتا ہے ہاں باتونی کہہ سکتے ہیں، تو ہر باتونی آدمی کو میری جینز سے ہی دشمنی کیوں ہوتی ہے اور ایسا ہی کیوں ہے کہ ظاہری شکل و صورت کو باطن پر ترجیح ہے۔ اللہ میاں ہمارے اندازوں سے کتنے مختلف ہیں۔ عبداللہ اپنی ذہنی رو میں بہتا ہی چلا گیا۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ قیامت کے روز بہت سے لوگوں کو سرپرائز ملے گا، بہت سی نیکیاں جنہیں وہ نیکیاں سمجھ رہے ہونگے وہاں سرے سے شاید ہوں ہی نہیں اور بہت سے گناہ شاید گناہ کے خانوں میں نہ ہوں اور بہت سی نیکیاں شاید گناہ میں لکھ دی جائیں جو اللہ کے لئے نہیں ہوں اور بہت سے گناہ شاید نیکیوں میں لکھ دئیے جائیں۔ اللہ کی مرضی ہے، وہ دلوں کے بھید جانتا ہے، اب اگر صحابہ کرام سے غلطیاں سرزد نہ ہوتیں تو سزائیں کسے ملتیں اور اگر شرعی حدود اس وقت نہ لگتیں تو آج سال بعد کون لگاتا حدیث میں آتا ہے کہ قیامت کے روز ایک بندہ آئے گا، اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسکے تمام گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیں گے تو وہ کہے کہ اللہ تعالیٰ آپ نے فلاں فلاں گناہ تو گنے ہی نہیں بس آدمی کو اگر بُرائیاں ہی گننی ہوں تو کیا اپنا نفس کافی نہیں ہے کسی دوسرے کے بارے میں ہمیشہ گمان رکھنا چاہیئے کہ بخشا جائے گا، کوئی ایسی نیکی کرجائے گا کہ اگلا پچھلا سب برابر ہوجائے گا اور اپنے نفس سے اِتنی بدگمانی ہونی چاہیے کہ یہ کافر کرکے چھوڑے گا، بس ہی بچالے۔ عبد کا ذہن رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا، اُس کے آنسو اُسکے ذہن کی رفتار کا ساتھ دے رہے تھے، وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کر رہا تھا کہ اُسے اِن نیک آدمیوں سے سخت بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ ساری نیکی بھی برباد ہوئی۔ کاش خاموش رہتا۔ جب بولتا ہے کوئی نہ کوئی فساد کا سامان ہوتا ہے۔ اپنی ذات سے بڑا فتنہ دنیا میں کوئی نہیں ہوتا۔ آج عبد کو اِس بات کا مکمل یقین ہوگیا۔ عبد نے آج تمام لوگوں کو صدقِ دل سے معاف کردیا کہ دل صرف کی یاد کے لئے ہوتا ہے نہ کہ اِس لیے کہ لوگوں کی باتیں اُس میں رکھی جائیں۔ عبد آج پھر سراپا دعا تھا، اے دعاؤں کو قبولیت بخشنے والے ، اے ترس کھانے والوں میں سب سے زیادہ ترس کھانے والے ، اے آسوں کے آس والے ، اے عاصیوں کے آس والے ، اے وہ کہ جس سے سب کو آس ہوتی ہے۔ چرند، پرند، انسان، ملائکہ اور جن سب کی نظریں، سب کی آس صرف تجھ پر ہی آکر رکتی ہیں۔ میری آس نہ توڑیو۔ اے عزت والے ، میری لاج رکھ لے۔ سائیں، مخمل میں ٹاٹ کا پیوند نہ ہو وے ہے۔ اُمّتِ محمد صلّی علیہ وآل وسلّم میں سے ہوں۔ یہ سارے مخمل لوگ ہیں۔ دین کا کام کرتے ہیں، میں اِک ٹاٹ رہ گیا۔ دنیا کیا کہے گی۔ تجھے اپنے نبی صلّی علیہ وآل وسلّم سے محبت کا واسطہ مجھے بھی مخمل کردے۔ اے تُو صمد ہے، کیا ہی خوبصورت نام ہے تیرا، خوف و اُمید دونوں اِس میں یکجا ہوگئے ہیں۔ جب تیری بے نیازی پر نظر پڑتی ہے تو ڈر جاتا ہوں کہ سارے اعمال سے بے نیاز ہوگیا کہ میرے لیے تھوڑا ہی کی تھیں تو مارا جاؤں گا، ہاں اگر رحمت کی نظر کی اور بے نیازی میں کوئی پرواہ نہ کی کہ کتنے گناہ لے کے آیا ہوں تو بیڑہ پا ر ہے۔ اے میں بار بار گناہ کرتا ہوں۔ گناہ دہرایا جائے تو غلطی نہیں مرضی بن جاتی ہے، اے معاف کر دے۔ مجھے تھوڑے لوگوں میں سے کردے جن کے بارے میں تو بشارتیں دیتا ہے قرآن میں کہ وہ جنّت میں جائیں گے، وہ جو تیرا شکر ادا کرتے ہیں، وہ جو تیرے حکم پر چلتے ہیں۔ اُن زیادہ میں سے نہ کرنا جو حکم عدولی کرتے ہیں جو جہنم میں جائیں گے، جو نافرمان ہیں۔ اے ، کوئی اگر ہوتا تیرے علاوہ تو میں قسم کھا کے کہتا ہوں کہ عبادت تیری کرتا اور نافرمانی اُس کی کرتا مگر کوئی ہے ہی نہیں، کوئی چوائس نہیں ہے۔ نفس کے ہاتھوں مجبور ہو کر نافرمانی بھی تیری ہی ہوجاتی ہے۔ تُو معاف کردے، درگزر فرما دے۔ آ ئندہ نہیں کروں گا اور آئندہ کرلوں تو پھر سے معاف کردینا۔ گناہ بھی تو ایک تعلق ہے نا میرے ، استغفار بھی تو ایک تعلق ہے نا میرے آقا، یہ روتا، پیٹتا، گرتا، پڑتا بندہ بھی تو تیرا ہے نا میرے ۔ خیال رکھنا میرے مالک، نا فرمان ہوں مگر ہوں تیرے در کا، تیری ہی نافرمانی ہوجاتی ہے کسی اور کی نہیں۔ اے ، میں دِن کے اجالے میں غرور کرتا ہوں اور رات کی تاریکیوں میں گناہ۔ میں تو کسی پل بھی تیرا فرمانبردارنہ رہا، میں تو مارا جاؤں گا۔ تو مجھے میرے گناہوں پر معاف فرما، تو مجھے میرے نیکیوں پر بھی معاف کردے۔ آئندہ غلط بات نہیں کروں گا۔ من جا میرے ربّا، من جا میرے ربّا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد کی زندگی لشتم پشتم گزر رہی تھی۔ مجموعی طور پر وہ لکھنے پڑھنے درس و تدریس اور سوچنے میں ہی مصروف ہوتا اور اگر کچھ ٹائم بچ جاتا تو کوئی نہ کوئی واقعہ اُسے تمام دِن تک محو رکھتا۔ عبد کو ملک کی سب سے بڑی ڈیفنس یونیورسٹی سے ایک بہت اہم کورس کرنے کا دعوت نامہ مِلا، جِسے اُس نے بخوشی قبول کرلیا۔ کچھ ہی ہفتوں کے اس کورس میں عبد کو ملک کی تمام دفاعی تنصیبات دیکھنے کا موقع ملا، تمام دِفاعی اداروں اور سِول گورنمنٹ کے حکّام سے ملا، چاروں وزرائے اعلیٰ سے ملاقات ہوئی اور وطنِ عزیز کے تمام صوبوں اور قبائلی علاقہ جات میں رہنے کا موقعہ مِلا۔ عبد نے جتنا پاکستان کو اِن چند ہفتوں میں جانا اتنا کبھی نہ جانا تھا۔ اسے شدت سے اس بات کا احساس ہو ا کہ وطنِ عزیز میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ بغیر اعلیٰ تعلیم کے، بغیر زندگی کی بنیادی سہولتوں کے بھی اگر یہ قوم یہ سب کچھ کرسکتی ہے۔ نیو کلئیر پاور بن سکتی ہے، ہر چھٹے روز ایک خود کش حملے اور ہر چھٹے روز ڈرون حملے میں مرنے کے باوجود زندہ رہ سکتی ہے تو وہ کیا چیز ہے جو یہ نہیں کر سکتی۔ اگر بندہ ہمت کرے اور محنت کرے تو نبوت کے علاوہ وہ کونساایسا مقام ہے جو حاصل نہ کیا جاسکے۔ سُپر پاور بننے سے خُدا کی ولایت اور دوستی تک سب ہمت و اُمید کے ہی تو مرہونِ منّت ہیں اور سب سے بڑا ظلم جو اِس قوم پر ہوا وہ اُمید کی غربت ہے، نا اُمیدی کا یقین ہے۔ اندھیرے کی نوید ہے جو ہمارے ٹی وی چینلز ہمارے جوانوں کی رگوں میں ہر روز نشے کی طرح اُتار رہے ہیں۔ پہلے کوئی سوچتا تھا کہ ایسے بولیں گے تو کوئی کیا کہے گا، جب سے میڈیا آزاد ہوا ہے وہ کوئی بھی مرگئی۔ ہمارے ملک میں لوگ زندگی کے خواب دیکھتے ہیں، باہر والے خوابوں کی زندگی گذارتے ہیں، اور اب تو خواب دیکھنے والے بھی کم ہی رہ گئے ہیں۔ مہنگے خواب دیکھنے کے لئے آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں، دن و رات ایک کرنے پڑتے ہیں، پّتہ ماری کی محنت ہوتی ہے، مگر جو لوگ ہمت نہیں کرتے وہ پھر کرامات معجزات کا انتظار کرتے ہیں اور انتظار کرتے کرتے فنا ہوجاتے ہیں۔ عبد آج سوچنے لگا کہ ہمارے ملک، ہمارے معاشرے کا اگر کوئی تجزیہ کرے یا تاریخ لکھے تو وہ کیا لکھے گا، شاید وہ لکھے کہ یہ ایک ایسا معاشرہ تھا،جِس میں تری باقی تھی، جس میں ایمان کی رمق موجود تھی، جس میں دین کی چنگاری پنہاں تھی۔ ایک ایسی قوم تھی جو روز مرتی تھی مگر جینا نہیں چھوڑتی تھی، جو لٹانے پر آئے تو سب کچھ لٹا دیتی تھی، جو جیتتی تھی تو بچوں کی طرح گلیوں میں آجاتی تھی۔ جو ناچتی تھی تو موسم بدل دیتی تھی اور جب روتی تھی تو آسمانوں کو رُلا دیتی تھی، مگر ایک قوم ایسی جس میں شدت تھی، محبت میں بھی اور نفرت میں بھی، جس کو کچھ دینے اور سب کچھ دینے کا فن آتا تھا، جس کے بچے کانے اور تختی سے پڑھ کے نکلے اور ایٹم بم بنا ڈالا، جو بغیر چھت کے سوجاتی تھی، جو بنا پیے بھی سیراب تھی، اور جو ایک بار ٹھان لے اس کو پورا کرنے میں پوری کائنات اس کا ساتھ دیتی تھی۔ مگر، اس قوم کو اپنی قوت کا اندازہ ہی نہ ہوا، اسے معلوم ہی نہ ہوسکا کہ وہ کس خمیر کی مٹی سے بنی ہے، اس کو لوگوں نے، لیڈروں نے اپنی اپنی منشا کے مطابق بانٹا اور تقسیم کیا۔ اس نے اپنے محسنوں کو بھلا دیا اور نجات دہندہ کو رد کر دیا۔ اس نے اپنے دین کو بھلا دیا، اپنے ایمان کو بیچ دیا اور اپنے اوپر پڑھنا لکھنا اور سچ بولنا حرام کر لیا۔ پاکستانی بھی عجیب قوم ہے یہ بیک وقت ظالم بھی ہے اور مظلوم بھی ہے، ہر شخص اپنے پہ ہونے والے مظالم کی داستان سُناتا ہے، مگر جب جہاں موقع ملتا ہے اپنے سے کمزور کو پیس دیتا ہے اور کوئی رعایت نہیں چھوڑتا، پردے کے ہلنے سے ڈرنے والا مسلمان سے نہیں ڈرتا اور اس ملک میں لوڈ شیڈنگ بھی بہت ہے۔ صرف بجلی کی ہی نہیں کہ بلب بجھ گئے ہیں، خانقاوں میں چراغ بھی بجھ گئے ہیں، مسجدوں کی رونق بھی بجھ گئی ہے، بچوں کے چہرے بھی بجھ گئے ہیں اُمیدوں کی شمع بھی گل ہوگئی ہے، ستاروں کی چمک بھی ماند پڑگئی ہے، چاند کا حُسن بھی زائل ہوگیا ہے۔ منبر و محراب بھی خاموش ہیں الغرض نصیبوں کی لوڈ شیڈنگ ہوگئی ہے۔ یہ قوم علم سے ایسے متنفر ہوئی، ایسی بے توفیق ہوئی کہ کوئی مہینے میں ہزار صفحات بھی نہیں پڑھتا، صرف وہ علم حاصل کرنا چاہتی ہے جس سے پیسہ کما سکے، معاشی حیوان بن جائے مگر کاش پیسہ ہی کمالیا ہوتا، وہ بھی کہاں کمایا مؤرخ لکھے گا کہ جس قوم کو اپنے پیچھے ادارے، افراد، اور منصوبے چھوڑ کے جانے تھے وہ پلاٹس اور شاپنگ پلازے چھوڑ گئی۔ مؤرخ لکھے گا جس قوم نے روٹی اس لئے کھانی تھی کہ رزاق کا شکر ادا کرسکے، روٹی اُس قوم کو کھا گئی۔ مؤرخ لکھے گا ایک ایسی قوم تھی جو فطرت سے ٹکرا گئی اور پھر فطرت نے اُسے پچھاڑ دیا۔ مؤرخ لکھے گا کہ جتنا چھپا کے گناہ کرتی تھی اتنا چھپا کے نیکیاں کرگئی ہوتی تو سُرخرو ہوجاتی، اور شاید یہ بھی لکھے کہ جس اسلام کے نام پر ملک لیا، اسی اسلام کو اسی ملک میں سب سے زیادہ نظر انداز کیا۔ ایک ایسی قوم جسے غلامی سے عشق تھا، جس نے پلاننگ کا سارا کام اپنے آقاؤں کے سپرد کر دیا تھا کہ غلام پلاننگ تھوڑا ہی کرتا ہے، جس کا ریشہ ریشہ غلام تھا، جسے غلامی اچھی لگنے لگی تھی، جسےغلامی سے محبت ہوگئی تھی، جسکی رگ و پے میں غلامی سرایت کر گئی تھی، جس کا مزاج غلامانہ بن گیا تھا۔ جہاں غلامی کے بغیر جینا مشکل تھا، جہاں آزاد بندوں کا سانس رک جاتا تھا یا روک دیا جاتا تھا۔ ایک ایسی قوم جو نادیدنی زنجیروں میں جکڑ دی گئی، جسے شک کی وادی میں ہانک دیا گیا، جس میں اعتماد نہ رہا اور جب اعتماد نہ رہے تو کیسے کوئی پہاڑوں کا سینہ چاک کرے اورکیسے کوئی کائنات کو مسخر کرے۔ مورخ شاید یہ بھی لکھے کہ اس قوم نے خود محنت نہ کی بلکہ بیا کا گھر بھی توڑ دیا، جس نے کم ظرفوں کو دین کی تعلیم دے دی اور بدعقلوں کو دنیا کی، یہاں بھنورے میں پلے ہوئے لوگوں کو حکومت ملی جنہیں خبر ہی نہ ہوئی کہ کسی اور کا سچ بھی سچ ہوسکتا ہے۔ ایک ایسا ملک تھا جہاں غریب، کسمپرسی کی حالت میں کم ظرف کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہے، جہاں ہر کام کے لئے غریب کو دن میں ہزاروں سجدے کرنے پڑتے تھے، جہاں سچ بولنے کی زکوٰۃ تنہائی تھی، جہاں ٹھنڈے مزاج لوگوں کو بےغیرت کہا جاتا تھا، جہاں گناہ تکرار کے باعث عادت بن چکے تھے۔ جہاں علم بغیر تزکیے کے پھیلا اور جہاں ذکر بغیرعلم کے پروان چڑھا، ایک ایسی قوم جسے بے وقوفی اور حُسنِ ظن میں فرق ہی پتہ نہ چل سکا، اور ایک ایسی قوم جو سوا سو سالوں سے تصویر کے جائز یا ناجائز ہونے کا فیصلہ ہی نہ کرسکی، ایک ایسی قوم جسے سالوں سے درگذر کرتا چلا آیا، جس کے ساتھ مالکِ کُل نِباہ کرتا چلا آیا مگر اس نے نباہ نہ کی۔ مورخ شاید یہ بھی لکھے کہ اس قوم نے ایک بچی کے سر میں گولی ماری تھی اور اس کا علاج تک نہ کرسکی اور جب اس نے ملک سے باہر جا کے کتاب لکھی تو پورے ملک نے کفر کے فتوے لگا دیئے مگر کسی ایک بچی کو تعلیم یا زندگی کی گارنٹی نہ دی۔ ایک ایسی قوم جو، اسکولوں کو بموں سے اُڑا دیا کرتی تھی اور جہاں عالم پڑھائی کو بےغیرتی کی وجہ بتاتے تھے، ایک ایسی قوم جہاں جھوٹ کی بیسیوں قسمیں تھیں، یہاں تک کہ جس شخص پہ تھوکنے کو دل نہ چاہے اس کی بھی خوشامد کریں۔ ایک قوم جس کو کہانیاں سنانے کا شوق تھا مگرعمل کا نہیں، جو سچی بات سے منہ پھیرلیتی تھی اور کِبر کرتی تھی، جہاں حق گوئی قابلِ تعزیر جرم تھا اور جھوٹ بولنے والوں کی جے جے کار، جہاں لوگوں نے بولنا اِس لئے سیکھا کہ باقی لوگوں کو بیوقوف بناسکیں اور حدیث کی روشنی میں ملعون ٹھہرے۔ ایک ایسا ملک جہاں ہزار بچے سالانہ نالیوں اور کچرے کے ڈبّوں میں پھینک دیئے جاتے ہوں، ہزار قتل ہوجاتے ہوں، لاکھ کٹتی ہوں، بچیوں کے ساتھ زنا بالجبر ہوتا ہو، کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوجاتی ہو، لوگ بچے بیچ کے پیٹ بھرتے ہوں اور ایمبولینس میں انتظار کرتا بیمار، صاحب کے گذر جانے تک لاش بن جاتا ہو۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبد پھر مفتی صاحب کے سامنے بیٹھا ہوا تھا، اپنے سوالات کی فہرست، ڈائری اور قلم لے کر، مفتی صاحب دنیا کسے کہتے ہیں ہر وہ چیز جو کی یاد کو بھلا دے وہ دنیا ہے۔ ندامت کی انتہا کیا ہے چھوڑ دے اس کام کو، کی یاد بڑی چیز ہے، بڑے ہیں، کیا منہ دکھائے گا نہ کرے ایسا۔ توبہ کی انتہا کیا ہے آدمی اپنی نیکیوں پہ بھی توبہ کرے کہ ان کا حق ادا نہیں ہوا۔ آپ لوگ کہتے ہیں کہ، ہم تو گناہ گار بندے ہیں، کچھ آتا جاتا نہیں، یہ کیا بات ہوئی میں کمپیوٹر سائنس کا اُستاد ہوں اب اگر میں کلاس میں جا کر کہوں کہ مجھے تو کچھ آتا جاتا نہیں تو کلاس پڑھے گی کیوں چلیں مان لیا کہ آپ پنڈی اور اسلام آباد کے سب سے گناہ گار آدمی ہیں تو بتائیے میں کیوں آؤں اِصلاح کے لئے آپکے پاس یہ آپ نیک لوگ اتنی کیوں مچاتے ہیں ایسے ہی ہوتا ہے عبد ، بالکل ایسے ہی ہوتا ہے۔ جو شخص جتنا پڑھے گا اتنا ہی جاہل رہ جائے گا۔ ہر شخص کی مجہولات اس کی معلومات سے زیادہ ہیں۔ رسالتِ پناہ حضرت محمد صلّی علیہ وآل وسلّم دِن میں بار استغفار کرتے تھے۔ وہ تو معصوم تھے تو پھر کس گناہ سے استغفار کرتے تھے۔ بندہ جب معرفت کے میدان میں قدم رکھتا ہے تو اس کا ہر آنے والا دِن اسے وہ مقامات دکھاتا ہے کہ گذشتہ دن کو دیکھ کے اس پر استغفار ہی کرسکتا ہے، صرف کو پتہ ہے، کون کتنا متقی ہے بندے کو تو اپنے بارے میں ڈرتے ہی رہنا چاہیئے۔ جوانی پہ خوف غالب ہو تو بڑھاپے میں اُمید قائم رہتی ہے۔ اِنہی دو کیفیات کے درمیان رہتے ہوئے زندگی گذارنی چاہیے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 66 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-15/ | اچھا، برکت کسے کہتے ہیں برکہ عربی میں زیادہ کو کہتے ہیں، تھوڑا زیادہ ہوجائے تو اِسے برکت کہتے ہیں۔ برکت دینے والا ہے اور کبائر سے برکت اُٹھ جاتی ہے۔ اچھی صحبت اور فرائض کی تکمیل کے علاوہ کیا چاہیئے ہوتا ہے تقویٰ ۔۔۔۔۔ تقویٰ آدمی کو اندر سے مانجھ دیتا ہے اور جب ذہانت کے ساتھ تقویٰ ملتا ہے تو اِلہام کرتا ہے۔ تقویٰ یہ ہے کہ جو کام کرے یہ سمجھے کہ دیکھ رہا ہے اور کے لیے ہی کرے ۔ میرا بیرونِ ملک سفر رہتا ہے اور سفر میں عموماً نامحرم پر نظر پڑ ہی جاتی ہے، کیا کروں کوشش کریں جتنا بچاؤ ممکن ہے وہ کریں اور جو دن میں کئی بار نظر اپنے آپ پر پڑتی ہے آئینے میں اس کا کیا جو اپنے آپ سے کہتا ہے کہ واہ کیا لگ رہے ہو، کیا بات ہے اُس کا بھی تو سوچے۔ کئی ایک ایسے گناہ ہیں جن کو ہم گناہ سمجھتے ہی نہیں ہیں۔ یہ جو نفس روز انسان سے باتیں کرتا ہے نا یہ جو پٹیاں پڑھاتا ہے یہ بہت خطرناک ہیں۔ با یزید بسطامی کے پاس ایک لڑکا آیا اور روئے جارہا تھا کہ حضرت بات سن لیں، گناہ کر آیا ہوں۔ اکیلے میں پوچھا تو کہنے لگا حضرت شراب پی آیا ہوں۔ تو انہوں نے جواب دیا او ہو، ہم سمجھےغیبت کر آئے ہو، اب شراب پینا تو بُری بات ہے پر مگر غیبت تو اس سے بھی بُری ہوئی نا۔ مفتی صاحب کبھی کبھی نماز پڑھتے ہوئے گھبراتا ہوں کہ کا سامنا کیسے کروں اتنے گناہ ہیں۔ گناہوں کے ایسے تجزیے کرنا کہ بندہ کی رحمت سے ہی مایوس ہوجائے شیطان کی بڑی چال ہے۔ گناہ سے اس وقت تک پریشان رہو جب تک سر زد نہ ہوجائے، بعد میں سے معافی مانگو، نماز پڑھا کرو، اتنا نہ سوچا کرو، رحم کرے گا۔ یہ جو ہم روزانہ میرے پیارے نبی صلّی علیہ وآل وسلّم بولتے ہیں تو پیارے پہ جھوٹ کا گناہ تو ملتا ہوگا کہ زندگی میں تو پیارے ہوتے نہیں ہیں، نہ بولیں ایسا۔ ضرور پیارے بولا کریں، عقیدت کا ثواب ہوگا اور یہ بولنا اور یہ سوچ ایک دن ضرور راہ پہ لے آئی گی۔ مٹے ہوئے لوگ کون ہوتے ہیں جن کی انانیت ختم ہوگئی ہو حضرت حارث محاسبی ایک دن مسجد میں بیٹھے تھے۔ ایک شخص آیا اور ان کوحلیے سے مسجد کا خادم سمجھا تو کہنے لگا مسجد اتنی گندی ہے صاف کردو، وہ اُٹھ کے باہر چلے گئے۔ شخص بڑا غصے میں آیا کہ میں نے کام کہا اور یہ باہر چلے گئے۔ باہر جا کے پوچھا تو کہنے لگے، میں نے نظر دوڑائی تو مسجد میں سب سے زیادہ ناپاک چیز اپنی ہی ذات نظر آئی تو آپ نے کہا تھا صفائی کر دو تو میں باہر آکے بیٹھ گیا۔ ایک اور بزرگ تھے بغداد میں، ایک شخص نے سوچا کہ انہیں آزماتے ہیں، ان کے پاس جا کر کہنے لگا کہ حضرت کل شام کھانے پہ تشریف لے آئیے مغرب کے بعد اور مغرب پاس والی مسجد میں ہی پڑھ لیں۔ وہ نماز پڑھ کے پہنچ گئے۔ دروازے پہ دستک دی کسی نے نہ کھولا، وہیں سائیڈ پر بیٹھ گئے، عشا ہوگئی دروازہ نہ کھلا تو عشا پڑھنے چلے گئے پھر واپس آ کے بیٹھ گئے۔ پوری رات گزرگئی۔ تہجد کے وقت وہ میزبان باہر نکلا اور حیرت سے پوچھا آپ یہاں کیسے اُس سے کہا کہ آپ نے دعوت پر بلایا تھا تو کہنے لگا، میرے تو ذہن میں نہیں ہے۔ اچھا آپ بیٹھیں تو میں کھانا لے کے آتا ہوں۔ پھرغائب، فجر ہوگئی اشراق ہوگئی دن چڑھے نکلا اور کہا گھر میں عورتیں سوئی ہوئی ہیں، یہ لیں ایک سکہ اور بازار سے کھالیں، انہوں نے شکریہ ادا کیا سکہ لیا اور واپس آ گئے۔ شام کو وہ شخص دوڑتا ہوا آیا اور کہا کہ میں تو آزما رہا تھا تو کہنے لگے کہ کوئی بات نہیں بغداد کے کتے بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ جہاں سے ملنے کی اُمید ہو وہاں پڑے رہتے ہیں۔ عبد یہ تھے وہ لوگ جو مِٹے ہوئے تھے۔ عبد نے روتی آنکھوں سے پوچھا، اِخلاص کسے کہتے ہیں جنید بغدادی کہتے تھے کہ میں نے اخلاص ایک حجام سے سیکھا۔ ایک دن میرے استاد نے کہا کہ تمھارے بال بہت بڑھ گئے ہیں اب کٹوا کے آنا۔ پیسے کوئی تھے نہیں پاس میں، حجام کی دکان کے سامنے پہنچے تو وہ گاہک کے بال کاٹ رہا تھا، انہوں نےعرض کی چاچا کے نام پر بال کاٹ دو گے یہ سنتے ہی حجام نے گاہک کو سائیڈ پر کیا اور کہنے لگا پیسوں کے لئے تو روز کاٹتا ہوں، کے لئے آج کوئی آیا ہے۔ اب ان کا سر چوم کے کرسی پہ بٹھایا۔ روتے جاتے اور بال کاٹتے جاتے، حضرت جنید بغدادی نے سوچا زندگی میں جب کبھی پیسے ہوئے تو، انکو ضرور کچھ دوں گا، عرصہ گذر گیا، یہ بڑے صوفی بزرگ بن گئے۔ ایک دن ملنے کے لئے گئے، واقعہ یاد دلایا اور کچھ رقم پیش کی تو حجام کہنے لگا، جنید تو اتنا بڑا صوفی ہوگیا تجھے اتنا نہیں پتہ چلا کہ جو کام کے لئے کیا جائے، اس کا بدلہ مخلوق سے نہیں لیتے۔ بچوں کی تربیت کیسے کروں اولاد کو صرف رزقِ حلال کھلاؤ۔ رزقِ حلال میں بڑی برکت ہے یہ ایک دن اپنا اثر دکھائے گا۔ صدقہ اولاد کے سامنے کیا کرو تاکہ اُن کی عادت بنے۔ نماز کے لئے کہتے رہو۔ بڑوں کا ادب اور تمیز سکھاؤ۔ اچھا، آخری سوال، اگر کسی بندے سے لڑائی ہوجائے تو کیا کروں صرف اتنا دیکھ لیں کہ اُس کا کے ساتھ کیا معاملہ ہے، اگر تو اچھا ہے تو چپ رہیں۔ آپ کے نقصان کا مداوا کہیں اور سے کردے گا مگر اپنے دوست کو آپ کے حوالے نہیں کرے گا اور اگر معاملہ درست نہیں ہے تو بھی چپ رہیں کہ جب کا عذاب آئے گا تو آپ کا بدلہ بھی پورا ہو جائے گا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ امریکہ نے نئی کمپنیوں کے لئے ایک مقابلے کا انعقاد کیا، ملک بھر سے کمپنیوں نے مرحلہ وار پروگرام میں شرکت کی۔ عبد کی کمپنی بھی جیتتے جیتتے فائنل میں پہنچ گئی۔ آج شہر کے سب سے بڑے ہوٹل میں فائنل رزلٹ کی اناؤنسمنٹ تھی۔ عبد تیار ہوکر گیا۔ بلّو کو، بچوں کو، مفتی صاحب کو، کمپنی کے تمام لوگوں کو لے کر گیا۔ آج اُس کا دِل بہت زور زور سے دھڑک رہا تھا، پروگرام میں اُس کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے تمام چوٹی کے لوگ موجود تھے، تمام کمپنیاں اور عبد سوچ رہا تھا کہ اگر آج اُسے پہلا انعام مل جائے تو کمال ہوجائے۔ اِس ملک میں لوگ اس کی ڈگریاں اس کے منہ پر مار کے نکال دیتے تھے اور کہتے تھے کہ عبد کا پڑھ جانا ایسے ہی ہے، جیسے سورج مغرب سے نکلے۔ عبد مفتی صاحب کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور دِل ہی دل میں دعا مانگ رہا تھا کہ اے تُو نے کہا، مجھے بھی دکھا اپنی شان، آج نکال ہی دے سورج کو مغرب سے۔ آج جِتا ہی دے، آج دکھا ہی دے، اپنی قدرت کا مظہر بنادے، اتنے میں پہلی پوزیشن کا اعلان ہوا اور عبد کی کمپنی اوّل آئی، عبد کے مُنہ سے صرف اتنا نکل سکا۔ کیا بات ہے میرے جب وہ اسٹیج کی طرف جارہا تھا تو دل میں کہتا جارہا تھا۔ ملک کے تمام دانشور جو میری فیلڈ میں ہیں آج میرے پاؤں کے نیچے اور یہ ہے کا فضل جو کسی وجہ کا محتاج نہیں ہے۔ عبد آج پھولا نہیں سما رہا تھا، وہ سوچ رہا تھا کہ آج سے روز ایک تسبیح اس جملے کی پڑھے گا۔ کیا بات ہے میرے تا کہ ربّ کا شکرادا ہوسکے۔ ٹی وی والوں، اخبار والوں اور فنکشن سے فراغت کے بعد عبد گھر کو روانہ ہوا۔ بلّو اور عبدالرحمن کے ساتھ مغرب کا وقت ہو چلا تھا۔ اس نے گاڑی مسجد میں روکی، نماز ادا کی، شکرانے کے نفل پڑھے اور پھر چل پڑا، تھوڑا سا آگے پہنچا تو روڈ بلاک تھا اور آگے پتھر رکھے ہوئے تھے۔ عبد اور اس کا ڈرائیور گاڑی سے اتر کر پتھر اٹھانے لگے تو آس پاس سے مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ انعام کی رقم، لیپ ٹاپ، بلّوکے زیور، بٹوہ، موبائل فونز سب ہی کچھ تو لے لیا۔ جب وہ جانے لگے تو عبد نے کہا، بھائی بات سنو، میرا سامان واپس کردو، تو وہ ہنسنے لگے اور کہنے لگے بکواس بند کرو۔ ہم سانس بعد میں لیتے ہیں گولی پہلے مارتے ہیں۔ عبد نے کہا، پوچھے گا۔ اس پر ایک ڈاکو بہت غصہ ہوا، کہنے لگا دھمکی دیتے ہو۔ عبد نے سوچا اور کہا کہ ہاں غریب آدمی دھمکی تو دے ہی سکتا ہے۔ بس یہ سننا تھا کہ وہ سب عبد پر پل پڑے، لاتیں، گھونسیں مشین گن کے بٹ، دانت توڑے، ایک پسلی اور چہرے پہ مار مار کے بھرتا بنا دیا، بِلّو کو بھی مار پڑی اور بیٹے کو بھی، اور عبد ٹوٹی ہوئی ٹرافی کے ساتھ گھر واپس۔ سب نے کہا پولیس کو فون کرو۔ کچھ کرو مگر عبد سیدھا کمرے میں گیا۔ دروازہ بند کیا۔ خون رکنے کے بعد وضو کیا اور دو رکعت نماز دوستی کی نیتّ کرکے جانماز پر کھڑا ہوگیا۔ پتہ نہیں کیسی نماز پڑھی کہ قرآن کم اور آنسو زیادہ تھے، رکوع میں گیا تو جیسے اُٹھنا ہی بھول گیا ہو اور سجدے میں گیا تو جیسے جسم اُٹھ جانے کے باوجود دل سجدے میں ہی چھوڑ آیا ہو تمام عمر کے لئے۔ پتہ نہیں نماز تو گھر پر پڑھ رہا تھا مگر سجدے کی ضرب کہاں لگ رہی تھی۔ اِتنی لمبی دو رکعتیں اس نے زندگی میں کبھی نہ پڑھی تھیں۔ غم بھی تعالیٰ کی نعمت ہوتے ہیں کہ بندہ رجوع کرتا ہے۔ عبد نے دعا کو ہاتھ اُٹھائے، بِلّو بھی پیچھے آکے جا نماز سے لگ کے بیٹھ گئی، اے میرے میرا تیرے سِوا کوئی نہیں ہے، میرا تیرے سِوا کوئی نہیں ہے، کوئی بھی تو نہیں ہے۔ اے تیری حمد بیان کرتا ہوں۔ یا تیرا حق بنتا ہے کہ تیری عبادت کی جائے، میرے مالک تیرا حق بنتا ہے کہ تیری تعریف کی جائے۔ میرے ربّا تیرا حق بنتا ہے کہ تجھ سے دُعا کی جائے، جو کچھ بھی ہوا بے شک میری گناہوں کی نحوست تھا۔ مجھ میں اور میرے گناہوں میں زمین و آسمان کا فاصلہ کردے۔ مشرق و مغرب کا فاصلہ کردے، دھودے میرے گناہ میرے ۔ میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے تیری قسم کھا کے کہا تھا کہ جو خرچ کرے گا تُو اس کا مال بڑھا دے گا اور جو معاف کرے گا تُو اِس کی عزّت بڑھا دے گا۔ اے میں نے تجھے خوشی میں یاد رکھا تھا، تُو خوب جانتا ہے، تُو مجھے غم میں نہ بُھلانا، تو یقین کیوں نہیں کرتا کہ میرا تیرے سِوا کوئی نہیں ہے۔ اے تیرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں ہے۔ کوئی مارنے والا بھی نہیں ہے۔ موت سے بندے کو صرف موت ہی تو بچاتی ہے۔ او، میرے ، میری سن، ساڈی وی سن لے میرے مالک، اے شہنشاہ یہ دو رکعت نفل ہے تیرے دربار میں تیرے بندے کی طرف سے، اے ، مقدر اتنی بار بدلتا ہے جتنی بار بندہ تجھ سے رجوع کرتا ہے، اے میری سُن، دیکھ یہ بِلّو بھی ساتھ بیٹھی ہے، اِسکی بالیاں نوچ لیں، کان سے خون بہہ رہا ہے۔ میری سُن، میری سن، او ترس کھانے والے ، اے میں آج زیر و زبر ہوگیا، تیرے سامنے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں۔ اے حسد کی آنکھ لگ گئی، فضل کی آنکھ بھی لگا۔ اے میں اِقرار کر رہا ہوں کہ میں گنا ہگار ہوں، اب تو معاف کر دے یا ذُوالجلا ل والاکرام تکلیف پہنچی ہے یا ذُوالجلا ل والاکرام دانت ٹوٹ گئے۔ یا ذُوالجلا ل والاکرام لاتوں سے مارا ہے۔ یا ذُوالجلا ل والاکرام خوشی نہ دیکھی گئی اِس ملک سے میری، یا ذُوالجلا ل والاکرام عین خوشی کے وقت پر مارا ہے۔ اے تجھ سے مدد ما نگتا ہوں، نماز کے ذریعے اور دعا کے ذریعے، اے بغیر موسم کے پھل دینے والے میری سُن۔ کبھی بھی کسی ایسے بندے کو تنگ نہیں کرنا چاہیئے جِس کا کے سِوا کوئی نہ ہو، میرا تو تیرے سوا کوئی نہیں ہے، تُو تو جانتا ہے، میرے تو ماں باپ بھی مرگئے۔ دوست بھی کوئی نہیں۔ ہمراز بھی کوئی نہیں، ہم پیالہ بھی کوئی نہیں۔ سمجھنے والا بھی کوئی نہیں۔ پکّا یتیم ہوں میرے ۔ زمین پر ظلم ہوتا ہے تو شاید اس کا دل دھڑکتا ہے اور زلزلے آجاتے ہیں اور جب اِنسان اِنسانوں کے لیے نہیں روتا تو پہاڑ روتے ہیں اور سیلاب آجاتے ہیں۔ اے تو پاک ہے۔ تیرے جیسا کوئی نہیں ہے تو سب کچھ ہے میں کچھ نہیں۔ اے میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں بوسیلہ اِس کے کہ تُو ہے۔ اے اے میرے مالک میں چاہتا ہوں کہ تیری ایسی تعریف کروں جیسا کہ تُو خود ہے۔ جیسی کہ تیری سلطنت، جیسا کہ تیرا چہرہ، میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جِس سے میں تجھے استعارہ دے سکوں، بس جیسا تُو ہے ویسی ہی تیری تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ اے شُکر ادا کرنا بندگی کا ثبوت ہے میں تیرا ہی شکر ادا کرتا ہوں۔ تو چھوڑنا نہیں ڈاکوؤں کو، یہ دنیا کیا کہے گی میری دوستی کی لاج رکھ لے اے لاج رکھنے والے، تُو نے ہی تو کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنا خاص فضل کریں اِن بندوں پر جو ہماری زمین میں کمزور کر دیئے گئے ہیں اور ہم اِ نکو سربراہ بنائیں اور انہی کو زمین کا وارث بنائیں، میرے دیکھ میں کمزور ہوں، اب تُو فضل کر۔ تو چھوڑنا نہیں، تُو میرا بدلہ پورا لینا۔ آج جس نے بھی حسد کیا ہو، اس سے بھی لینا۔ جس جس نے دکھ پہنچایا ہو اس سے بھی لینا۔ جس نے مارا اس سے بھی لینا۔ جس نے مارنے دیا اس سے بھی لینا۔ جس نے نہ روکا اس سے بھی لینا۔ اِن ڈاکوؤں کو ضرور پکڑوا دینا۔ میرا کیمرہ مجھے بہت عزیز ہے وہ بھی واپس دلوا دینا۔ میرا سامان بھی میرے پیسے بھی۔ مجھے دے ناں، دیکھ میں دونوں ہاتھ پھیلا کے، جھولی پھیلا کے مانگ رہا ہوں۔ تُو تو مضطرِب کی سنتا ہے نا۔ تو میری بھی سن اور یقیناً تُو میری ضرور سُنے گا، تو اپنے بندوں کو تنہا نہیں چھوڑنا۔ کاش میں اڑ سکتا تو آج غلافِ کعبہ پکڑ کر روتا۔ اے میرے آج اکیلا نہ چھوڑنا، آج دلوں پر خوف طاری ہے، تیرے بندے ڈر گئے ہیں، لُٹ گئے ہیں، پِٹ گئے ہیں۔ افسردہ ہیں، غمگین ہیں۔ اے ذُوالجلا ل والاکرام تجھے تیری اُس محبت کا واسطہ جو تُو مجھ سے کرتا ہے۔ آج نہ چھوڑیو، آج میرے آنسو ضرور خشک کروانے آ۔ اے آپ تو ضامن ہیں ہر چیز کے، تجھ سے ہی مانگنے آیا ہوں، آج تو نے مدد نہ کی تو دوستی کی لاج لٹ جائے گی میرے ربّ۔ تُو مجھے کن لوگوں کے حوالے کر دیتا ہے میرے ۔ میری سن میرے مالک میری سن میرے رب میری سن میرے اے شہہ رگ سے قریب میری سُن ۔۔۔ ۔۔۔ عبد کی کچھ طبیعت سنبھلی تو پولیس کو کال کرکے بلوایا۔ انھوں نے بڑا تعاون کیا۔ ایک ہی دن میں بھی کٹ گئی۔ عبد نے خود ان کا بڑا ساتھ دیا اور سیل فون ڈیٹا کی مدد سے ۔ کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانے تک پہنچا دیا۔ روز میں ڈاکو پکڑے گئے سامان سارا واپس مل گیا، پیسے نہ ملنے تھے نہ مِلے۔ کورٹ میں پیشی، مقدمہ، جیل میں شناخت پریڈ اور عدالت کی بار بار کی پیشیوں سے عبد بے زار آگیا۔ جج نے عبد کو اپنا ہی سامان واپسی لینے کے لیے مچلکے جمع کروانے کا کہہ دیا۔ عبد نے شور مچایا تو انہوں نے شخصی ضمانت پر سامان تو واپس کردیا مگر اِن تمام چکروں اور جیلوں میں شناخت پریڈ اور تھانوں کے چکّروں سے اسکی روح تک مجروح ہوتی گئی۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 67 | https://www.urduzone.net/urdu-novels/ | null | null |
null | null | null | 68 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-13/ | آج عبداللہ کو شدت سے اہلِ دل کی کمی محسوس ہورہی تھی۔ وہ سوچ رہا تھا کہ ہمارا المیہ یہ نہیں کہ ہم آلات و مصنوعات کے مُوجد نہ بناسکے، المیہ تو یہ ہے کہ ہم نیک اِرادوں کے، خالص نیت کے، اعلیٰ مقاصد کے اور اخلاص کے مُوجد بھی نہ بناسکے۔ آج عبداللہ پھر اپنی حالت پہ رو رہا تھا کہ زندگی عبث کاموں میں ضائع کردی۔ کاش اتنا وقت اپنے آپ پر لگایا ہوتا تو ملکوں پر بھاری ہوتا۔ جتنی ترقی اِنسان کے اِردگرد موجود ماحول نے کی ہے اتنی ہی اگر اِنسان خود کرجاتا تو کیا بات تھی اورعبداللہ خود بھی تو آلات بنانے کا ایک پُرزہ ہی تو تھا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبدا للہ کی گنگناہٹ کو ساتھ بیٹھے مسافر نے توڑا وہ ایمسٹرڈیم سے پاکستان جا رہے تھے اور پاکستانی ہی تھے، کہنے لگے، مسٹر آپ نے داڑھی رکھی ہے۔ آپ پیدائشی مسلمان ہیں، اصل مزہ تو جب ہے جب آپ کھلے دل سے غیر مسلم ہوجائیں۔ ادیان اسلام کا مطالعہ کریں پھر سوچ سمجھ کے عقل کے مطابق کوئی دین کا انتخاب کریں۔ یہ جو اسلام آپ نے لیا ہوا ہے یہ تو تلواروں کے زور پر آیا تھا۔ عبد اللہ نے عقل کی شوخیاں پہلے ہی دیکھ رکھی تھیں، مسکراتے ہوئے کہنے لگا کہ کہاں ہے وہ تلوار، وہ لا دیں مجھے، میں اس کا منہ چوم لوں۔ اسی کے زور سے یہ بندہ مسلمان تو ہوا جہنم کی آگ سے تو بچا۔ ان صاحب سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو خاموش ہو رہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج جمعہ کا دن تھا۔ عبداللہ کو بچوں کے اسکول جانا تھا کسی کام سے ۔اس نے سوچا نماز وہیں قریب کی مسجد میں پڑھ لوں گا، اب شامت یہ آئی کہ عبداللہ نے کی پہن رکھی تھی جو وہ اپنے سابقہ دورۂ امریکہ میں بڑے شوق سے خرید کر لایا تھا اور آج مولوی صاحب کا بیان کے ہی خلاف تھا۔ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے جو ویڈیو وہاں اپ لوڈ کی گئی تھی پورے عالمِ اسلام میں ایک آگ برپا تھی۔ مولوی صاحب نے اپنے دل کی بھڑاس نکال لی تو کہا کہ یہ پڑھے لکھے لوگ دلیلیں مانگتے ہیں بحث کرتے ہیں۔ جس نے قرآن میں بحث کی یا دلیل مانگی وہ کافر، سب لوگ ہاتھ اٹھائیں اور کہیں کہ وہ کافر۔ عبداللہ نے ہاتھ اٹھانا تھا نہ اٹھایا۔ چپ چاپ نماز پڑھی اور فرض کے بعد نکل آیا۔ اسے بار بار سورۃ فرقان کی ویں آیت یاد آرہی تھی۔ اور وہ کہ جب انکو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو ان پر اندھے بہرے ہو کر نہیں گرتے بلکہ غور سے سنتے ہیں ۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ کچھ لوگوں کو دین کا ہیضہ ہوجاتا ہے اور اس کے بعد وہ پورے معاشرے کے لیے وبال بن جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو ولی اللہ ہونے کی غلط فہمی ہوجاتی ہے اور وہ اسی غلط فہمی میں دو چار لوگوں کو مرید بنا لیتے ہیں اور پھر ان تمام لوگوں میں ایک میں بچ جاتا ہوں، سیاہ کار اور سوچ کا کافر۔ سلمان رُشدی کو لکھے ہوئے سال ہوگئے مگر اسلامی ملکوں سے کوئی اس کا جواب اسکی زبان میں نہ لکھ سکا۔ ڈنمارک کے خلاف مظاہرے ہوئے تو بینرز پہ ڈنمارک کے اسپیلنگ تک غلط لکھے تھے۔ اسرائیل کو لعن طعن میں سب سے آگے مگر اس کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی الف ب بھی نہیں پتہ۔ دنیا اسباب کی دنیا ہے، ایسا ہو نہیں سکتا کہ تیراکی نہ سیکھیں اور سمندر میں کود پڑیں۔ ہم اسلام کو ہر اس جگہ استعمال کرتے ہیں جہاں کام نہ کرنا پڑے۔ اللہ کے نام پر تقریریں کرنا سب چاہتے ہیں۔ ہجوم کے دلوں کو گرمانے کا منکہ سب کے پاس ہے، لوگوں کو جنت و جہنم کے حقدار ثابت کرتے رہیں گے، اور صبح و شام فتویٰ بھی لگاتے رہیں گے، مگر اتنی شرم نہیں آتی کہ جس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا نام درمیان میں لاتے ہیں اسی کی کوئی لاج رکھ لیں۔ بے شک اللہ کا نام بڑا ہے، ہر عیب سے پاک ہے، برکت والا ہے۔ مگر اللہ کے نام پہ کوئی کمپیوٹر سائنس نہیں پڑھتا انگریزی ہی پڑھ لو، فرنچ سیکھ لو، کتابیں ہی پڑھ ڈالو۔ ارے بھئی دعا مانگنا ہی سیکھ لو۔ اگر دعا مانگنا ہی آجائے تو آپ کسی دور جنگل میں بیٹھ جائیں ایک پگڈنڈی خود بخود چلتی ہوئی آپ کے گھر تک پہنچ جائے گی اور ایک مخلوق کا تانتا بندھ جائے گا۔ مگر من حیث القوم جب سب گذارہ کرنے لگ جائیں تو صلاحیتوں کو سستی کی دیمک تو چاٹ ہی لے گی ناں، ہوا کرتے تھے ایسے لوگ جو گذارہ نہیں کرتے تھے وہ حوالہ بن جاتے تھے۔ آج کل مسلمان تو حاشیوں میں بھی نہیں ملتے۔ عبد اللہ نے دکھی دل کے ساتھ آج پھر ہاتھ اُٹھائے۔ اے اللہ میری مثال ایسے اندھے کی سی ہے جو بیچ چوک پہ کھڑا ہوجائے کہیں جانے کے لئے، اب جو کوئی بھی اس کی منزل کی طرف آواز لگائے یہ اس کے پیچھے چل پڑتا ہے۔ آگے جا کر پتہ لگتا ہے کہ یہ تو کھوٹی راہ ہے، پھر واپس آتا ہے، پھر چوراہے پہ کھڑا ہوجاتا ہے اور پھر کسی اور کے پیچھے چل پڑتا ہے۔ اے میرے اللہ تو مجھے کن لوگوں کے حوالے کردیتا ہے۔ یہ ساری بے راہ رویاں، یہ ساری دربدری تیرے ہی ٹھکانے کے لیے ہے۔ تیری ہی جستجو ہے۔ میں جب راہ سے ہٹا تیرے لیے۔ جب راہ پہ آیا تیرے لیے۔ تو تو جانتا ہے۔ مجھے معاف کردے، مجھے اپنا لے، مجھے واپس نہ کر، میرے سارے راستے اپنی ہی جانب موڑ دے۔ تو تو بے نیاز ہے اس سے کہ منزل میں مقید ہو۔ اے میرے حاضر و ناظر اللہ مجھے مل جا ۔ آج عبداللہ پھر مفتی صاحب کے پاس بیٹھا تھا، مفتی صاحب، قیامت کا کیا ہے ایمان، جو شخص ایمان سلامت لے کے آگیا اس کا بیڑہ پار ہے۔ اور زندگی کی کیا ہونی چاہئیے ہر کام سنت کے مطابق ہو، زندگی خود بخود ٹھیک ہوتی چلی جاتی ہے۔ نفس کو قابو میں کیسے کریں ضرورت ہی کیا ہے۔ جب نفس برائی کا کہے تو نہ کرو۔ نیکی سے روکے تو کرلو۔ اتنی سی بات ہے۔ نفس کی کُشتی زندگی بھر چلتی ہے، اس کا بس چلے تو آدمی کو فرعون بنا کے چھوڑے۔ کبھی کبھی نفس ضد پہ آجاتا ہے برائی کی، پھر عمر بھر مجاہدہ کرنا پڑتا ہے۔ اللہ کے پاس پہنچنے کا شارٹ کٹ کیا ہے پہلا پاؤں نفس کی گردن پہ دوسرا، اللہ کے صحن میں۔ یہ جو لوگ جادو ٹونے کی کاٹ کے لیے اُلٹے سیدھے عاملوں کے پاس جاتے ہیں کیا یہ ٹھیک ہے اللہ پاک کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے جو دعائیں بتائی ہیں وہ مانگیں اور پھر بھی اگر افاقہ نہ ہو تو بھلے مرجائے یہ اچھا ہے مگرعامل کے پاس نہ جائے۔ ہمت کیا ہے ہمت کنویں کا پانی ہے جو اندر سے نکلتا ہے، باہر سے فائر بریگیڈ نہیں ڈالتی۔ انسان دو ہی چیزوں کا تو نام ہے ہمت اور محبت۔ اللہ کی توفیق منتظر رہتی ہے اس بات کی کہ بندہ ہمت کرے۔ آدمی ہمت کرتا ہے تو اللہ توفیق دے دیتا ہے اور مدد بھی کرتا ہے۔ حضرت حسن سے روایت ہے کہ اللہ پسند کرتا ہے بڑے کاموں کو اور خدا کو بُری لگتی ہے سستی ان بڑے کاموں میں۔ اور ہمت اور شوق کے پَر برابر ہونے چاہئیں ورنہ اُڑا نہیں جاسکتا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبداللہ کی مصروفیات روز بروز بڑھتی ہی چلی جا رہی تھیں۔ کمپنی کا کام، انٹرنیشنل کنسلٹنگ اسائنمنٹس اور کتابوں کا مطالعہ جو اس کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔ کمپنی میں ملازموں کی تعداد بڑھ کر ہوچکی تھی اور عبد اللہ کوششیں کرکے انہیں بہترین پروگرامر بنانے میں لگا ہوا تھا۔ تمام لوگوں کو وہ امین بھائی اور احمد بھائی کی ٹریننگز میں بھی بھیج چکا تھا۔ اسے ذاتی طور پر جو فائدہ یا نقصان ہوا وہ اپنی جگہ، اسے ان دونوں کے اخلاص پہ کوئی شک نہیں تھا اور ویسے بھی جو وہ سکھاتے ہیں وہ آگے چل کے بڑے کام آتی ہے۔ مثلاً عبداللہ کو اپنے اندر موجود میں کا پتہ اسی وژن کی کے بعد لگا۔ کچھ بنیادی باتوں میں اختلاف کے علاوہ جو کچھ بھی وہ پڑھا رہے تھے۔ بنفسہ تو اس میں کوئی قباحت نہیں تھی۔ عبداللہ کی سوچ اپنے آپ سے شروع ہوتی تھی، وہ چاہتا تھا کہ پہلے خود وہ اس قابل ہوجائے کہ لوگوں کو نصیحت کرسکے اور وہ اپنے آپکو اس مقام سے ہزاروںِ میل دور پاتا تھا۔ ہمارے ملک میں اختلاف اور ادب جمع نہیں ہوتے۔ جب کسی سے محبت ہوتی ہے یا کسی کے معتقد ہوتے ہیں تو اسے نبوت سے بس ایک آدھ انچ ہی نیچے لے جا کے چھوڑتے ہیں اور کسی سے اختلاف ہوجائے تو کافر بنا کہے بھی چین نہیں آتا۔ ان تمام مصروفیات کے باوجود عبداللہ نے اپنے ذکر پر توجہ رکھی ہوئی تھی۔ کلمے کا جو ذکر مفتی صاحب نے تجویز کیا تھا وہ تھوڑی بہت قرآن شریف کی تلاوت، مُّلا علی قاری کی حزب الاعظم اور بہت ساری دعائیں اس کا روز کا معمول تھا۔ خصوصاً تہجد کے وقت، فجر کے بعد اور عصر کے بعد کے اوقات وہ فون تک نہ اٹھاتا تھا۔ وہ سجدے میں دیر تک پڑا دعائیں مانگتا رہتا۔ عبداللہ کو مسنون دعائیں بہت پسند تھیں، وہ کہتا تھا کہ ان دعاؤں نے قبولیت کے راستے دیکھے ہوتے ہیں۔ بندے کے دو ہی تو کام ہوتے ہیں، علم حاصل کرنا اور اللہ کی یاد ۔ عمرگزری ہے تیری یاد کا نشہ کرتے اب تیرا ذکر نہ چھیڑیں تو بدن ٹوٹتا ہے آج رات عبداللہ نے پھر دعا مانگی۔ اے اللہ تو مکمل ہے، تیری ذات، تیری صفات، تیری قدرت، تیرا رحم، تیرا کرم، تیری عطا، تیرا فضل، تیری قدرت، تیری جنت، تیری محبت، تیری بادشاہت، تیرا عروج، تو مکمل ہے، میرے اللہ ایک چیز جو نامکمل رہ گئی ہے وہ ہے تیرا اور میرا تعلق۔ تیری طرف سے کرم کی عنایات، مجھ سے شکر ہی ادا نہیں ہوپاتا، تیرا فضل میرے گناہ، تیرا رحم میری سرکشی، تیری محبت میری لا پرواہی، یہ تعلق ون سائیڈڈ لگتا ہے۔ میرے اللہ اسے بھی مکمل کردے کہ میں بندگی کا حق ادا کر سکوں۔ میری تجھ سے جو بھی ٹوٹی پھوٹی محبت کا جھوٹا سچا دعویٰ ہے، اسے مکمل کردے میرے ربّا، او ربّ، او سننے والے، او کمزوروں پر اپنا خاص فضل کرنے والے، مجھے تکمیل دے، مجھے ادھورا نہ چھوڑیو، مجھے کامل کر دے ۔ آمین عبداللہ نے پارٹ ٹائم ایک یونیورسٹی میں جاب کرلی تھی اور ہفتے دو ہفتے میں کچھ لیکچرز دے آتا تھا۔ اس طرح اسے طالب علموں سے بات کرنے کا موقع مل جاتا تھا اور جو کچھ وہ سیکھ رہا تھا اسے شیئر کرکے بھی دلی خوشی محسوس ہوتی۔ آج لیکچر سے واپسی پر مین روڈ پر اسے مولوی حضرات نظر آئے جنہوں نے اپنا سامان اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔ انہوں نے گاڑی کو لفٹ کا اشارہ دیا اور عبداللہ نے گاڑی روک لی، تینوں حضرات سلام و شکریہ کہہ کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔ تعارف کے بعد عبداللہ نے منزل پوچھی تو وہ بھی اسی جگہ کے پاس جارہے تھے جہاں عبداللہ کو جانا تھا۔ سفر لمبا تھا، بات شروع ہوئی۔ مسافر صاحب گویا ہوئے، ہم سب لوگ اللہ کی راہ میں نکلے ہیں تبلیغ کے لئے، زادِ راہ پنڈی پہنچ کر ختم ہوگیا تو اب مری کے لیے پیدل نکلے ہیں، آپ کی بڑی گاڑی دیکھی تو لفٹ مانگ لی۔ جی، مجھے بڑی خوشی ہے کہ میں نیک لوگوں کے کچھ کام آسکا۔ عبداللہ نے کہا۔ مسافر صاحب نے بات جاری رکھی، جناب، اللہ سے سب کچھ ہونے کا یقین اور غیر اللہ سے کچھ نہ ہونے کا یقین پکا ہونا چاہئیے۔ عبداللہ اس جملے سے بہت دیر تک محظوظ ہوتا رہا، وہ صاحب آگے بھی بہت کچھ بولتے رہے مگر عبداللہ تو ابھی اسی جملے میں گُم تھا۔ کیا بات کی ہے، یہ جملہ تو توحید کی جان ہے۔ عبد اللہ نے دل میں سوچا۔ عبداللہ سوچنے لگا کہ روٹی کی طرح علم بھی رزق ہے جو پہنچ کر رہتا ہے۔ اللہ خوب جانتا ہے کہ کس طرح رزق دینا ہے، بالکل اِسی طرح جیسے اسے پتہ ہے کہ کس طرح پیدا کرنا ہے۔ عبداللہ پھر مسافر کی طرف متوجہ ہوا۔ حضرت آپ لوگوں نے کچھ کھانا کھایا ہے جی بس صبح سویرے ناشتہ کیا تھا۔ مسافر نے جواب دیا، عبد اللہ نے تھوڑی ہی دیر میں گاڑی ایک اچھے سے ہوٹل کے سامنے روک دی، سب کو اندر لے کر گیا اور پوچھا آپ کیا کھائیں گے جی بس ایک دال اور دو روٹی، ہم تینوں کو کافی ہوجائے گا۔ مگر حضرت یہاں مرغ مسلم، بریانی، باربی کیو سب موجود ہے۔ کولڈ ڈرنکس بھی اور میٹھا بھی۔ نہیں جناب دنیا تو بس گزارہ ہے، آخرت میں کھائیں گے۔ ارے حضرت جو آخرت میں کھلائے گا وہ یہاں بھی کھلا رہا ہے، کیوں کفرانِ نعمت کرتے ہیں۔ عبداللہ نے ایک اچھا خاصا آردڑ لکھوا دیا۔ کھانے کے دوران مسافر صاحب پھر گویا ہوئے کہنے لگے کہ آپ نے وقت دیا، لفٹ دی اور اب کھانا بھی کھلا رہے ہیں، آپ تو ولی اللہ ہوئے۔ عبد اللہ کو یہ بات اتنی بُری لگی کہ اسکی آنکھ سے آنسو نکل پڑے، اُس نے کچھ سوچتے ہوئے کہا کہ جس ملک کی حالت یہ ہو اس میں شاید میرے جیسے ہی لوگوں کو ولی اللہ کہتے ہوں گے۔ عبداللہ نے بات جاری رکھی، مولانا صاحب آپ کو ایک کہانی سناؤں، جی ضرور۔ ایک جنگل میں سب ہی جانور تھے سوائے گدھے کے، ایک دن ایک گدھا کہیں سے نکل آیا، سب جانور اسکے ارد گرد اکٹھے ہوگئے کہ اس کا تو جثیّٰ الگ ہے۔ آواز بھی بڑی منفرد ہے۔ اب گدھے نے جو اپنی اتنی آؤ بھگت دیکھی تو وہ بڑا اترایا، جب اس سے پوچھا گیا تو کون ہے تو اس نے کہا کہ وہ انسان ہے، اب روز جنگل میں اسکی خاطر مدارت ہونے لگی، لومڑی اور شیر مشورے کرنے لگے۔ کئی سال گذر گئے اور اہلِ جنگل کا اتفاق ہوگیا کہ یہ گدھا ہی انسان ہے۔ اب کچھ سالوں بعد وہاں ایک اصل انسان آنکلتا ہے، پھر گھیراؤ ہوتا ہے، اب جب انسان دعویٰ کرتا ہے تو اہلِ جنگل گدھے کو آگے کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں انسان تو ایسے ہوتے ہیں۔ جرگہ بیٹھتا ہے اور فیصلہ سنایا جاتا ہے کہ گدھا ہی اصل میں انسان ہے اور انسان جھوٹ بول رہا ہے، اب یا تو وہ جھوٹ کا اقرار کرکے معافی مانگے یا سزائے موت۔ بالآخر انسان بے چارہ یہ کہتے کہتے مرجاتا ہے کہ یہ انسان نہیں گدھا ہے۔ اس کا مسئلہ بہت آسان تھا، جس نے ایک بار انسان دیکھ لیا ہو وہ کسی اور شے کو انسان مان نہیں سکتا۔ ہمارے ملک سے انسان ختم ہوگئے، ولی اللہ تو دور کی بات ہے۔ لہٰذا جب بھی میرے جیسے گدھے نظر آتے ہیں لوگ انسان کے نعرے مارنے لگتے ہیں۔ یہ میں کوئی کسرِ نفسی سے کام نہیں لے رہا، اصل واقعہ یہی ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ مسافر حضرات کچھ سمجھ کچھ نہ سمجھتے ہوئے ہنسنے لگے، پھر مخاطب ہوئے کہ آپ اچھے آدمی ہیں، مگر یہ کافرانہ لباس جینز اور ٹی شرٹ نہ پہنا کریں، آپکے موبائل میں تصویر بھی جائز نہیں، اور اسطرح کھلم کھلا دین سے تعلق رکھنے والوں کا مذاق اڑانا تو کفر تک پہنچا دیتا ہے وہ شاید پوری کہانی کو اپنے پہ چوٹ سمجھے تھے ۔ عبد للہ بڑا سٹپٹایا کہ اب آدمی بات بھی کرے تو کس سے، اس ملک میں آدمی اگر غلطی سے پڑھ لکھ جائے تو گونگا ہوجائے کہ کوئی بات سمجھنے والا مشکل سے ہی ملتا ہے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 69 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-12/ | عبدا نے اِشارۃََ کئی بار مفتی صاحب سے اپنی خواہش ظاہر کی مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ یہ بے اعتنائی اور تجاہلِ عارِ فانہ عبد کو بہت گراں گزرا۔ مفتی صاحب لوگوں کو ایمان و یقین کی باتیں بتا رہے تھے مگر عبد کا دل کہیں اور تھا۔ یہ مفتی صاحب بات کیوں نہیں سمجھتے اے میاں، یہ مجھے اس قابل ہی نہیں سمجھتے کہ بیعت کریں کہ میں تیری راہ پہ چل سکوں کہ میں تجھے پاسکوں۔ کہ میں تجھے ڈھونڈ سکوں، بلکہ یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ تو مجھے ملے اور عبد کی آنکھوں سے آنسو ٹپ ٹپ گرنے لگے، جسے اس نے بڑی مشکل سے چھپایا۔ تمہارے بعد میرے زخم نارسائی کو نہ ہو نصیب کوئی چارہ گر دعا کرنا محفل برخاست ہوئی، عبد ابھی اٹھ کے جانے ہی لگا تھا کہ مفتی صاحب نے اُس کا ہاتھ پکڑ کے کہا کہ بولیں۔ میں ایمان لایا عبد کی زبان گنگ ہوگئی، مفتی صاحب نے جملہ دہرایا۔ عبد پھر خاموش، تیسری بار جملہ دہرایا تو عبد کی زبان سے بمشکل نکلا۔ میں ایمان لایا مفتی صاحب نے بات جاری رکھی، تعالیٰ پر، اسکے رسولوں علھیم السلام پر، اس کی کتابوں پر، تقدیر پر کہ خیروشر دونوں کی طرف سے ہے۔ قبر کا عذاب برحق ہے اور قیامت میں کے یہاں زندگی برحق ہے۔ توبہ کی میں نے ان تمام گناہوں سے جو زندگی میں مجھ سے سرزد ہو ئے، وہ گناہ جو لوگوں کے سامنے ہوئے اور جو تنہائی میں ہوئے، بڑے اور چھوٹے، اور وہ گناہ جو میں نے جان بوجھ کر کئے اور وہ جو نا دانستہ ہوئے۔ میں توبہ کرتا ہوں، جھوٹ سے، کِبر سے، تیری نافرمانی سے، غصے کی زیادتی سے، لوگوں کو دھوکا دینے سے، اپنے آپ کو بڑا سمجھنے سے، یا میری توبہ قبول فرما، اے میری توبہ کو قبول فرما اور اے اس توبہ کو ایسا قبول فرما جو مجھے دھو دے۔ بیعت کی میں نے حضرت رسالت پناہ صلی علیہ وآل وسلم کے دستِ مبارک پر، اُن کے تمام خلفا کے ذریعے، اور بیعت کی میں نے تمام بزرگوں کے ہاتھ پر جن کا سلسلہ اور سند مفتی صاحب تک پہنچا، بیعت کی میں نے اولیا کے تمام سلاسل میں، یا اس بیعت کو میرے تزکیے کا سبب بنا اور مجھے معرفت اور حقیقی مغفرت نصیب فرما ۔ عبد نے بڑی مشکل سے رو رو کر الفاظ دھرائے اور بیعت کے بعد سیدھا مسجد کی چھت پر چلا گیا۔ عبد دیر تک سجدے میں پڑا اپنے کا شکر ادا کرتا رہا جس نے اس کی وہ دعا بھی سن لی جو دل میں تو آئی مگر، زبان سے ادا نہیں ہوئی تھی۔ عبد نے ڈاکٹر رمضان کے لئے بھی خوب دعا مانگی جنھوں نے مفتی صاحب سے ملوایا تھا اور اگلے روز جا کے مفتی صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اعتکاف کے دنوں میں جو ایک بات عبد کو اچھی طرح سمجھ میں آگئی وہ یہ تھی کہ اپنے آپ پہ کام کرنا ہے۔ مفتی صاحب نے بتایا تھا کہ بندہ دن تک عبادت کرے خلوص کے ساتھ تو اسکی زبان سے حکمت کے چشمے جاری کرتا ہے۔ مفتی صاحب نے ایک ذکر بھی بتایا کرنے کو کہ صبح و شام کچھ وقت پابندی سے نکال کے سانس کے ساتھ لا الہ الا پڑھا کرو، سانس باہر جائے تو لا ا لہ ، اندر آئے توالا ۔ عبد کی پر اگلا ہدف کا ذکر تھا۔ کے ذکر کو محورِ زندگی بنانا تھا اور باقی تمام چیزیں اس کے گرد لپیٹنی تھیں۔ عبد نے اپنا تمام تر فوکس اپنی نئی کمپنی کی جانب مرکوز کردیا۔ بزنس پلان، مارکیٹنگ ٹیم کی استعداد اور جو کام ملے وہ پوری دیانتداری اور لگن سے کرنا۔ جوں جوں کام بڑھتا گیا، عبد کو ملک کے نئے نئے رنگ نظر آتے چلے گئے، ہر روز کوئی مسئلہ، ہر روز کوئی جھوٹ، کینہ پروری، حسد اور نجانے کیا کیا۔ عبد نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان سے خائف رہنے لگا، وہ راتوں کو اٹھ کر رو رو کے ملک کے لئے دعائیں کرتا اور دن بھر وہی لوگ اسے ذہنی اذیت دیتے جن کے لئے اس نے رات دعا کی تھی۔ ہمارے ملک میں لوگ پنج وقتہ حاسد ہوتے ہیں، جنہیں اپنے مرنے سے زیادہ لوگوں کے جینے کا غم ہوتا ہے، شراب اور سگریٹ پینے کی طرح ظلم کرنا بھی ایک عادت ہے۔ دھیرے دھیرے اگر ایک بار یہ پختہ ہوجائے تو پھر چھٹتی نہیں، یہاں تک کہ بندہ ظلم کرتے کرتے مرجاتا ہے۔ عادی ظالموں کے اِس ملک میں ہر شخص ایک بار صرف ایک بار یہ سوچ لے کہ ایک دن مرنا ہے اور اس دن ساری عادتوں کا جواب دینا پڑے گا تو شاید کبھی اپنے گریبان میں جھانکیں اور پوچھیں کہ کیا کر رہے ہیں۔ کبھی اپنے دل کے اندر جو دیکھتے تو رکتے تیرے کاخِ بے مکیں کا یہ طواف کرنے والے ہم اپنے بچوں کو فخر کی غذا دیتے ہیں، رعونت سکھاتے ہیں، محنت نہیں، ادب نہیں، قدرت خیرات نہیں دیتی، مگر محنت کرنے والوں کا ساتھ ضرور دیتی ہے، ویسے تو اللہ کی مرضی ہے جب چاہے جسے چاہے دے دے۔ اس کا کسی سے لگا تھوڑا ہی ہے مگر کلیہ یہی بنتا ہے۔ ہمارے ملک میں لوگ ترقی سے اور ترقی کرنے والے سے حسد رکھتے ہیں۔ دشمنی پال لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح بس اسے زوال آجائے حالانکہ اس کا سیدھا حل ہے، حسد انفارمیشن پر پلتا ہے، اسے اگر انفارمیشن نہ ملے تو یہ بھوکا مرجائے۔ اگر آپ کو حسد کنٹرول کرنا ہے تو کچھ دنوں کے لیے سوائے اپنے سب لوگوں کی فکر اور ٹوہ میں رہنا چھوڑ دیں۔ حسد بے چارہ بھوک سے مرجائے گا۔ حسد ہوتا بھی اپنی ہی فیلڈ کے لوگوں سے ہے، اب بھلا کمپیوٹر سائنٹسٹ کو رنگریز سے حسد کیوں ہونے لگا انسان کو چاہئیے کہ جن لوگوں سے حسد کرتا ہے ان کے لیے نماز میں دعا مانگا کرے کہ اللہ انہیں اور دے، اس سے بھی حسد جاتا رہتا ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبداللہ بہت پُرجوش تھا، وہ صوبائی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملنے لاہور جا رہا تھا اپنے سافٹ وئیر کی کے لئے۔ میٹنگ کے بعد وہ اعلیٰ عہدیدار مخاطب ہوئے، عبداللہ آپ کا کام بہت شاندار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ملک و قوم کے کام آئیں۔ جی میں بھی یہی چاہتا ہوں، آپ بتائیے کب سے کام شروع کریں عبداللہ نے کہا۔ مگر میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں۔ عہدیدار صاحب گویا ہوئے، وہ یہ کہ کام فی سبیل اللہ کرنا ہوگا۔ پیسے کوئی نہیں ملیں گے، حب الوطنی کا جذبہ یہی تقاضا کرتا ہے۔ عبداللہ نے بات سنی اور ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ جناب میں اپنا ہوم ورک کرکے آتا ہوں، الل ٹپ کوئی بات نہیں کرتا۔ آپ کے پاس کروڑ کا بجٹ ہے اس ادارے کے لیے، بندے آپکے پرسنل اسٹاف میں ہیں، ایک گھر اور گاڑیاں اور اچھی خاصی تنخواہ۔ اسی سافٹ ویئر کے لئے آپ کینیڈین کمپنی کو ملین ڈالر سالانہ دینے کو تیار ہیں مگر جب بات آئی اپنے لوگوں کی، ملکی استعداد کی تو آپ بن گئے عبدالستار ایدھی۔ اگر آپ ایدھی ہوتے تو میں مفت میں کام کرلیتا، جناب والا حبّ الوطنی اور غلامی میں فرق ہے۔ میں غلام نہیں آزاد آدمی ہوں۔ عہدیدار صاحب سے آج تک کسی نے اس لہجے میں بات نہ کی تھی وہ سیخ پا ہوگئے۔ کہنے لگے اگر آپ نے لالچ کا مظاہرہ کرنا ہے اور پیسے ہی کمانے ہیں تو دفع ہوجائیے اس ملک سے، یہ اللہ کے نام پر بنا ہے اور اللہ ہی اس کا نگہبان ہے، یہ میرا ملک ہے، عبد اللہ گرجا حب الوطنی میرے خون میں ہے، میں کیوں کسی کو ثابت کروں کہ میں کتنا حب الوطن ہوں۔ میں ادھر ہی ہوں۔ کیونکہ آپ بوڑھے ہیں، کچھ سالوں میں ریٹائر ہوجائیں گے پھر کچھ سالوں میں مرجائیں گے، میں انتظار کروں گا اس دن کا تاکہ ملک اس ڈگر پہ چل سکے جہاں چلنا چاہئے اور تب تک میں وہ نسل تیار کروں گا جو آپ کی انا کو چیلنج کرتی رہے۔ عبداللہ کی بات مکمل ہوئی اور مغلّظات کا اک طوفان جناب والا کی زبان سے جاری ہوا اور عبداللہ کو دھکے دے کر نکال دیا گیا۔ عبداللہ گاڑی میں بیٹھ کر واپس چلا گیا۔ بلّو نے بڑا دلاسہ دیا اور کہا کوئی بات نہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا، تمہیں زیادہ نہیں بولنا چاہیئے تھا، مگر بِّلو انہیں تو گالی دینے تک کا ذوق نہیں تھا۔ کمینہ اس شخص کو کہتے ہیں جس سے کسی کو فائدہ نہ پہنچ سکے۔ خبیث اسے کہتے ہیں جس میں شیطانی صفات ہوں۔ گالی کسی کو اشتہا دلانے کے لیے دی جاتی ہے میں تو محظوظ ہوتا رہا۔ مرزا غالب کہتے ہیں بچے کو ماں کی گالی، جوان کو بیوی کی اور بوڑھے کو بیٹی کی گالی دینی چاہئیے۔ اتنی اردو تو آتی نہیں جناب والا کو، پتہ نہیں اتنے بڑے افسر کیونکر بنے۔ نہ کوئی سمجھ، نہ ذوق، نہ اٹکل، نہ طنز، نہ استعارہ بس لشتم پشتم آفیسری ہوگئی۔ بالکل ہی اکل کھرے تھے وہ، بِلّو ہمیشہ کی طرح ہنس کے خاموش ہوگئی۔ اُوپر تلے ایسے بہت سے واقعات ہوتے چلے گئے، کبھی کسی نے کام کروا کر پیسے نہ دیئے تو کبھی بلاوجہ کینسل کردیا، کبھی کو اپنے کسی رشتہ دار کو جاب دینے سے مشروط کردیا تو کبھی بیٹی یا بیوی کے لئے لیپ ٹاپ کی فرمائش کردی اور سب سے زیادہ دکھ جب کوئی سیکیورٹی رسک قرار دے کہ عبداللہ امریکہ سے پڑھا ہے۔ عبداللہ ایک دن بِلّو سے کہنے لگا کہ با ضمیر شخص کو مارنے کے لیے گولی کی ضرورت تھوڑا ہی ہوتی ہے، ہمارے معاشرے میں وہ روز مرتا ہے، اور با ضمیر وہ ہوتا ہے جسکی آنکھ دل بن جائے اور دل آنکھ۔، نہ ہی وقت کوئی زخم بھرتا ہے، نہ ہی کوئی اذیت بھلائی جاتی ہے، ہاں اگر کسی کی یا داشت کمزور پڑجائے تو اور بات ہے۔ بِلّو تو دیکھنا یہ سب لوگ ایک دن آئیں گے میرا سافٹ وئیر خریدنے۔ اللہ مظلومیت کے نشانات کو باقی رکھتا ہے۔ آج تک ظہر و عصر میں قرآن کی تلاوت آہستہ آواز میں ہوتی ہے۔ آج تک صفا و مروہ کے بیچ میں لوگ بھاگتے ہیں۔ ان لوگوں کو میرا صبر پڑجائے گا۔ ملکی حالات و معاملات سے دلبرداشتہ ہوکر عبد اللہ نے انٹرنیشنل شروع کردی۔ آئیڈیا یہ تھا کہ سال میں ماہ باہر کام کرے گا اوسطاََ اور باقی ماہ ملک میں جو چاہے کرے۔ باہر پیسہ اچھا ملتا ہے تو ماہ میں پورے سال کا بندوبست ہوجائے گا۔ آج عبد اللہ اپنے پہلے بڑے پہ کام کرنے لتھونیا روانہ ہوا۔ بڑا خوبصورت شہر ہے۔ عبداللہ نے گیسٹ ہاؤس میں سامان رکھا اور باہر گروسری اسٹور سے کھانے کا سامان خریدنے چلا گیا۔ کچھ فروٹ، موبائل کی سم، پانی وغیرہ لے کے جب پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ ان کی کریڈٹ کارڈ کی مشین خراب ہے۔ عبد اللہ نے یورو نکال کے دئیے تو معلوم ہوا کہ لیتھونیا یورپی یونین میں تو ہے مگر یورو یہاں نہیں چلتے، اب عبداللہ بڑا پریشان ایک آدھا فروٹ وہ کھا چکا تھا۔ سم موبائل میں ڈال چکا تھا اور پانی کی بوتل بھی کھول چکا تھا۔ اسے پریشان دیکھ کے ایک اور لتھونین شخص آیا، اسے انگریزی بالکل نہیں آتی تھی۔ اس نے پیسے ادا کئے اور عبد اللہ کو ہاتھ پکڑ کے باہر لے گیا۔ اشاروں سے پوچھا کچھ اور چاہئیے عبداللہ نے کاغذ پہ لکھ دیا اور وہ کافی ہاؤس پہنچ گئے، پھر اس نے اسے گیسٹ ہاؤس چھوڑ دیا۔ پیسے کوئی نہیں لئے۔ عبداللہ نے گیسٹ ہاؤس کی مالکہ سے کہا کہ اسے فون کرکے پوچھے کہ کیا ہوا ہے لتھونین زبان میں، مالکن نے پوچھا تو اس شخص نے جواب دیا۔ آج زندگی میں پہلی بار کسی داڑھی والے اور مسلمان سے ملا، پاکستانی بھی پہلی بار ملا، میں نے سوچا ملک میں پہلی بار آیا ہے کیا تاثر لے کر جائے گا تو کچھ مہمان نوازی کردی۔ گھر جا کر بچوں کو بتایا وہ کل اسکول میں بتائیں گے، میں کل آفس میں یہ قصہ سناؤں گا، بیوی محلے والوں کو بتائے گی تو سوسائٹی میں خیر پھیلے گی اور یہ جب اپنے ملک واپس جائے گا تو ہمارے ملک کی تعریف کرے گا، یہاں اور سیاح آئیں گے۔ آج عبداللہ کو معلوم ہوا کہ انسان کسے کہتے ہیں۔ وہ عرصے سے انسان ڈھونڈ رہا تھا۔ اسے ہمیشہ شکوہ رہتا ہے کہ انسان نے پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنا سیکھ لیا۔ مچھلی کی طرح دریا میں تیرنا سیکھ لیا، مگر اسے انسانوں کی طرح زمین پر چلنا نہیں آیا۔ ایک ایسا انسان جس سے کسی کو دکھ نہ پہنچے، جو نفع بخش ہو، نفع خور نہیں۔ جو درخت کی طرح کم لے اور زیادہ دے، اسے بھی چھاؤں دے جو اسے کاٹنے آئے۔ وہ ہیرا ہو جو سب کو چمک دے اسے بھی جو اسے پتھر کہے۔ وہ انسان جسے انسانیت کا غم ہو، جو اوروں کے لیے روئے، جو مرکب ہو ہمت اور محبت کا، جس کو مکمل قابو ہو نفس، غصے اور عقل پر۔ جس کو زندگی نہ بھگائے بلکہ زندگی کی کمانیں جس کے ہاتھ میں ہوں۔ عبداللہ کو یہاں کا معاشرہ بہت پسند آیا، ہر گھر میں گھوڑا رکھنے کا رواج اور ہر شخص نشانہ بازی سیکھنے کا شوقین، عبداللہ شہر کی کتابوں کی دکان پر گیا اور قرآن طلب کیا، کیا ہی خوبصورت قرآنِ پاک تھا، لتھونین ترجمے کے ساتھ پاؤنڈز کا۔ عبداللہ نے پوچھا اتنا مہنگا کیوں تو دکاندار نے بتایا کہ جب مارکیٹ میں آیا تو پاؤنڈ کا تھا، طلب بڑھ گئی تو پبلشر نے کا کر دیا ہے۔ اب کوئی نہیں لیتا۔ عبداللہ کو اپنا وجود زمیں میں گڑتا ہوا محسوس ہوا۔ اگلے دن عبداللہ شہر کے مشہور میوزیم میں گیا تو شو کیس میں ٹوپی، قرآن، جائے نماز اور تسبیح اور وضو کا لوٹا دیکھا۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ جب پر کچھ سو سال پہلے حملہ ہوا تو انہوں نے عرب فوجوں کو یہاں بلایا تھا دفاع کے لئے یہ انکی باقیات ہیں۔ عبداللہ کو جستجو ہوئی کہ وہ لوگ آئیں ہونگے تو رہے ہونگے، شادیاں کی ہونگی، آخر ڈھونڈتے ڈھانڈتے وہ ایک قریبی شہر پہنچ گیا جو ان عرب مجاہدوں کی ذرّیات میں سے تھا، وہاں لوگوں کو اسلام تک کا پتہ نہیں تھا۔ ایک بوڑھی عورت کے ہاتھ میں تسبیح دیکھ کر عبداللہ نے پوچھا یہ کیا ہے تو کہنے لگی کہ جب دعا مانگنی ہوتی ہے تو اس پر لِلّٰہ پڑھتی ہوں۔ یہ لفظ کیا ہے وہ اسے معلوم نہ تھا۔ عبداللہ کو اپنے آپ پر بڑا غصہ آیا کہ ایک خدائی ہے جو دین سننے کے لئے بے تاب ہے مگر ہم انہیں کافر کہتے نہیں تھکتے۔ اپنے بچوں کو ڈاکٹر انجنئیر بنا دیں گے مگر عالم نہیں جو یہاں آکر ان کی زبان میں انکو اللہ کا پیغام پہنچا سکے۔ مسلمان گیس اسٹیشن کھول لے گا، ریسٹورنٹ چلائے گا، گاڑیاں دھو لے گا، ویٹر بن جائے گا مگر اپنے بچوں کو اچھا عالم نہیں بنائے گا۔ مدرسوں میں زکوٰۃ کا پیسہ دیتے ہیں اور اب تو زکوٰۃ بھی حلال مال کی نہیں رہی۔ زکوٰۃ میل ہوتی ہے وہ بھی حرام کا۔ سینکڑوں بچے کسمپرسی میں پل بڑھ کے، جھوٹا کھا کے بھی اگر قرآن حفظ کرجائیں تو سلام ہے ان کی عظمت کو، اور ہم پڑھے لکھے، پیسے والے سوائے بغض وعناد کے مولوی سے کچھ نہیں رکھتے، کیوں نہ ایک اسکول یا مدرسہ بنایا جائے جہاں پوری کھیپ تیار ہو ایسے بچوں کی جن کا کام ہی دنیا کے ملکوں میں جا کے وہاں دین کا کام پھیلانا ہو، ان کی اپنی زبان میں۔ مغرب کے پاس سب کچھ ہے سوائے ایمان کے، اگر مشرق یہ نعمت ان تک پہنچا دے تو کیا کہنے مغرب ایک ایسا بچہ ہے جو بنا ماں باپ کے ہی بڑا ہوگیا ہے۔ اسلام وہ تمیز وہ مزاج، وہ رنگ ہے جو اسے بہترین بنا دے۔ سیرتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآل وسلم میں آج بھی اتنی جان باقی ہے کہ وہ ایک نئی امت تشکیل دے سکے۔ عبداللہ کی سوچ کا دھارا کہیں اور ہی چل نکلا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبد اللہ نے لتھونیا میں اپنا کام بہترین طور پر مکمل کیا کہ وہ لوگ بھی ایک پاکستانی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اور پھر عبد اللہ لتھونیا سے اور کی سیاحت پر نکل گیا۔ اور کی سرحد پر اس کا قیام ایک مدرسے نما ہوٹل میں ہوا جس کے نچلے دو فلور ہوٹل تھے اور اوپر کے دو یہودیوں کے اسکول۔ ہوٹل سے ہونیوالی کمائی سے اسکول چلتا تھا۔ عبداللہ کو یہ آئیڈیا بڑا پسند آیا۔ عبداللہ نے اس سفر میں بہت کچھ سیکھا، خوب پیسہ کمایا اور خوب سیاحت کی۔ واپسی میں تُرکی بھی رُکا اور دو ہفتوں میں تُرکی ایک کونے سے دوسرے کونے تک گھوم لیا ۔ عبداللہ سوچ رہا تھا کہ اگر زیادہ نہیں صرف مسلمان مِل جائیں تو وہ لتھونیا جیسے ملک کو، سال میں مسلمان کرسکتے ہیں اور یورپ میں دین کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں۔ عبداللہ نے آس پاس نظر دوڑائی مگر مسلمان ہیں کہاں جنہیں خود ذکرِ الٰہی پہ یقین نہ ہو، کلمۂ حق پہ اعتبار نہ ہو، اللہ کے رب ہونے پر یقین نہ ہو، نمازوں کی اہمیت بھول گئی ہو، دعا کی طاقت سے نا آشنا ہو، درد کی لذت سے ناواقف ہوں، رت جگوں کی عادت نہ رہی ہو، وہ کس کو اور کیسے ایمان کی دعوت دیں گے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 70 | https://www.urduzone.net/khoobsurat-chehron-bachna-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | میں شروع سے ہی حسن پرست واقع ہوئی تھی۔ من موہنی لڑکیوں کو سہیلیاں بناتی اور جو ذرا معمولی شکل و صورت کی ہوتیں، ان سے بات بھی نہ کرتی۔ بدصورتی تو کسی آنکھ کو بھی نہیں بھاتی لیکن مجھ سے تو بدشکل چہرے برداشت ہی نہ ہوتے تھے، آنکھیں بند کرلیتی جیسے کہ آنکھوں میں زخم پڑگیا ہو۔ جانے کیوں میرا ایسا خطرناک رجحان تھا حالانکہ شکل و صورت تو اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ہوتی ہے۔ کسی انسان کا چہرہ خوبصورت نہ ہو تو ضروری نہیں کہ اس کا دل خوبصورت نہ ہوگا یا سیرت اچھی نہ ہوگی۔ اصل خوبی تو اچھی سیرت ہوتی ہے۔ امی جان اکثر کہا کرتی تھیں۔ خدا جانے اس لڑکی کا کیا بنے گا کہیں خوش شکل دولہا نہ ملا تو ڈر ہے زندگی ہی برباد نہ کرلے۔ ماں نے صحیح کہا تھا۔ اپنی نادانی اور کم عقلی سے بالآخر میں نے زندگی کو برباد کر ہی لیا، صرف حسین صورت کی خاطر۔ ان دنوں میٹرک میں پڑھتی تھی کہ میرے لیے ابو کے ایک دور کے کزن کے بیٹے سلیم کا رشتہ آگیا۔ گھر والوں کا خیال تھا کہ اب میری تعلیم ختم ہوجانی چاہیے کیونکہ لڑکی کو زیادہ پڑھانے سے شادی کی عمر نکل جاتی ہے، پھر اچھے رشتے نہیں آتے۔ والدین کی دانست میں سلیم ایک بہترین لڑکا تھا۔ اس نے سی اے میں ٹاپ کیا تھا اور اب اعلیٰ عہدے پر فائز تھا، بہت اچھی تنخواہ لے رہا تھا۔ خوشحال گھرانے کا نور نظر اور اپنے خاندان سے تھا۔ اس میں کوئی برائی نہ تھی۔ کچھ کمی تھی تو یہ کہ معمولی شکل و صورت تھی۔ وہ حسین لوگوں میں شمار نہ ہوتا تھا۔ سلیم نے دراصل مجھے کسی رشتہ دار کے گھر شادی کی تقریب میں دیکھا تو اپنی والدہ سے کہا کہ میں اسی لڑکی سے شادی کروں گا، آپ میرا رشتہ لے کر مومنہ کے گھر جائیے۔ ان کی والدہ ہمارے گھر میرا ہاتھ مانگنے آگئیں۔ والدین نے ان سے ہاں کہہ دی، لیکن میں نے سلیم کو دیکھا تو میری چیخ نکل گئی۔ اُف اتنا کالا اور بدشکل لڑکا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا شادی سے صاف انکار کردیا بلکہ کہہ دیا اگر میری شادی اس بدشکل سے ہوئی تو زہر کھالوں گی۔ اب گھر میں مسئلہ ہوگیا کیونکہ والدین ہاں کرچکے تھے اور میں مسلسل انکار کررہی تھی۔ والدہ سمجھارہی تھیں کہ وہ اتنا بھی بدشکل نہیں ہے، کچھ سانولا ضرور ہے، نین نقش اچھے ہیں۔ صرف شکل ہی نہ دیکھو اور خوبیاں بھی تو دیکھو۔ ایسی خوبیاں کسی دوسرے میں نہ ملیں گی۔ بہت شریف لڑکا ہے، تمہارا خیال رکھے گا۔ ان کے گھر میں کسی شے کی کمی نہیں ہے۔ والدہ کی باتوں کو کیسے خاطر میں لاتی۔ میری نظروں میں تو گلفام سمایا ہوا تھا۔ یہ لڑکا ہمارے محلے میں رہتا تھا۔ بی اے تھرڈ ائیر میں تھا کہ اس کے والد فوت ہوگئے۔ تبھی پڑھائی چھوڑدی تھی اور اب ہمارے گھر کے سامنے جنرل اسٹور پر پر اکثر آیا کرتا تھا کیونکہ اسٹور کے مالک کے بیٹے سے دوستی تھی، اس سے سگریٹیں لے کر پیا کرتا تھا۔ میرا اور گلفام کا سامنا کئی بار ہوچکا تھا۔ اسکول جاتے ہوئے اسٹور سے کچھ خریدنے جاتی یہ موجود ہوتا اور مجھے تیکھی نظروں سے دیکھتا۔ بہت خوبصورت تھا۔ تبھی اس کی تیکھی نگاہیں میرے من کو بھائیں اور صورت دل میں سماگئی۔ سوچ لیا تھا کہ شادی کروں گی تو اسی سے کروں گی ورنہ کسی سے نہیں کروں گی۔ میرے بہت زیادہ رونے دھونے کا والد صاحب کے دل پر بہت اثر ہوا۔ بالآخر انہوں نے سلیم کے والدین کو رشتہ دینے سے انکار کردیا اور بہانہ یہ کیا کہ ہماری بیٹی ابھی میٹرک میںہے، جب بی اے کرلے گی تب کہیں شادی کا سوچیں گے۔ اس انکار پر سلیم کے گھر والے بہت افسردہ تھے کیونکہ سلیم افسردہ تھا۔ وہ مجھے دل سے پسند کرتا تھا لیکن جب لڑکی نہ ہو راضی تو کیا کرے گا قاضی۔ میں بہرحال بہت خوش تھی کہ اس کالے بدشکل سے جان چھوٹ گئی۔ میں پوری طرح گلفام کے خیالوں میں کھوگئی۔ جس کو دل پسند کرے، انسان اس کی طرف کھنچتا چلا جاتا ہے۔ میں بھی بہانے بہانے اسکول آتے جاتے کبھی بسکٹ کا پیکٹ تو کبھی کاپی پینسل خریدنے جنرل اسٹور پر جانے لگی لیکن تبھیجاتی جب گلفام وہاں بیٹھا نظر آتا ورنہ گھر کی راہ لیتی۔ میری دلچسپی کا راز اس نے پالیا اور اب وہ بھی صبح شام اسکول ٹائم پر اسٹور پر آکر بیٹھنے لگا۔ اس کا دوست زوہیب کہتا تھا یار دیکھو۔ ہماری دکانداری اور ہمسائیگی کا معاملہ ہے، کہیں دکان بند نہ کرادینا۔ ایک روز اسکول جاتے ہوئے لگا جیسے کوئی میرا تعاقب کررہا ہے۔ پیچھے مڑ کر دیکھا تو گلفام تھا، دل اچھل کر حلق میں آگیا۔ وہ نزدیک آیا تو سرگوشی میں بولا۔ آج اسکول نہ جائو پارک میں چلتے ہیں۔ پہلے تو گھبرائی لیکن پھر اس کی باتوں میں آگئی۔ سوچا دو گھڑی پارک میں جاکر بات کرنے میں کیا ہرج ہے، اتنا خوبصورت ہے۔ ایسا خوبرو چاہنے والا، خوش قسمت لڑکی کو ہی ملتا ہے۔ ہم جاکر پارک میں بیٹھ گئے۔ کچھ دیر اس نے لگاوٹ بھری باتیں کیں۔ میں برقع لیتی تھی۔ اس نے نقاب ہٹانے کو کہا۔ چہرہ دیکھنے کی فرمائش کی۔ پھر کہا کہ تم تو چاند سے بڑھ کر حسین ہو، اچھا ہے نقاب کرتی ہو ورنہ جانے کتنے لوفر تمہارے پیچھے لگ جاتے۔ اس تعریف پر پھولی نہ سمائی۔ وہ بھی تو کم حسین نہ تھا۔ اس روز اسکول نہ گئی۔ پارک سے لوٹ کر گھر آگئی اور اپنے گھر میں جاکر آنکھیں بند کرکے لیٹ گئی۔ اماں سے جلدی چھٹی ہوجانے کا بہانہ کیا تھا۔ وہ میرے دل کو اس قدر بھایا تھا کہ اب تو بس اسی کے سپنے دیکھا کرتی تھی۔ لگتا تھا کہ گلفام بِنا میری زندگی ادھوری ہے۔ ہر وقت اسی کے خیالوں میں کھوئی رہتی تھی۔ وہ بھی یہی ظاہر کرتا تھا کہ میرے بغیر نہیں رہ سکے گا۔ بس یہی کہتا تھا کہ آسمان پر خدا ہے اور زمین پر تم ہو۔ اب پڑھائی میں دل نہ لگتا۔ ہر وقت اس کے ملنے کا انتظار رہتا تھا۔ کچھ دن تو ہم ایسے ہی پارک میں ملتے رہے لیکن پھر میں نے محسوس کیا کہ گلفام ویسا نہیں ہے جیسا میں سمجھتی تھی یا کہ جیسا میں اس کو دیکھنا چاہتی ہوں۔ جب میں نے اس کی کچھ فرمائشیں ردکیں تو اچانک اس نے اسٹور پر آنا کم کردیا۔ وہ اب ہفتہ میں ایک بار آتا۔ اتنی دوری بڑھادی کہ میں پریشان رہنے لگی۔ وجہ پوچھتی تو کہتا زیادہ ملنا ٹھیک نہیں ہے۔ کسی نے ہم دونوں کو پارک میں ملتے دیکھ لیا تو تمہاری رسوائی ہوجائے گی۔ کبھی کہتا کہ میں چاہتا ہوں کہ تم پڑھائی مکمل کرلو اور روز اسکول جایا کرو، چھٹی نہ کیاکرو۔ میں نے بھی جاب کرلی ہے کچھ کمائوں گا تبھی تم سے شادی کرسکوں گا۔ پارک میں اب نہ ملیں گے، کسی دوسری محفوظ جگہ خوشی سے چلو گی تو لے جائوں گا۔ دوری سے بے قراری بڑھتی ہے یہ تو حقیقت ہے۔ میں بار بار اسے فون کرنے لگی اور وہ کہتا صبر کرو، آخر کو ملنا ہے، ملیں گے کسی نہ کسی دن۔ ایک دن اس کی یاد میں اداس بیٹھی تھی کہ فون آگیا۔ گلفام نے کہا ابھی ملو تم سے ضروری بات کرنی ہے۔ میں تو بے قرار تھی ہی، فوراً امی سے سہیلی کے گھر جانے کا بہانہ کرکے گھر سے نکل پڑی۔ گلی کے نکڑ پر وہ انتظار کررہا تھا۔ آج وہ گاڑی لایا تھا۔ مجھے دیکھ کر دروازہ کھول دیا اور میں جھپاک سے اس کے برابر والی نشست پر بیٹھ گئی۔ گاڑی چلاتے ہوئے دس منٹ تک وہ چپ رہا اور میں اس انتظار میں چپ تھی کہ وہ بولے تو میں بھی بات کروں۔ پھر ایک مکان کے سامنے اس نے کار روک لی۔ بولا اترو یہاں بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ مکان خالی تھا۔ وہاں کوئی ذی نفس نہیں تھا۔ مگر کم عقل میں تھی کہ اس پر بھروسا کرکے بے دھڑک اندر چلی گئی۔ تھوڑی دیر تک باتیں کرتا رہا اور میں اس کی مسحور کن گفتگو سنتی رہی۔ وہ کچھ کھانے پینے کی چیزیں لے آیا اور انہیں میز پر رکھتے ہی دروازہ بند کردیا۔ وہ میرے بہت قریب ہونے لگا، تبھی مجھے ہوش آیا اور میں نے اسے تنبیہہ کی کہ دیکھو گلفام تم جیسے مجھے لائے ہو، ویسے ہی باہر پہنچادو۔ میں تمہاری ضرور ہونا چاہتی ہوں مگر ایسے نہیں تمہیں بارات لانی ہوگی، مجھے دلہن بناکر گھر لے جانا ہوگا، تبھی میں تمہاری بنوں گی۔ میرا لہجہ سخت اور موڈ خراب دیکھ کر وہ مجھ سے دور ہوگیا۔ پاس سے اٹھ کر سامنے والے صوفے پر بیٹھ گیا۔ کچھ دیر ایسے ہی بیٹھا رہا۔ پھر کہا اچھا چلو اٹھو میں ابھی تم کو گھر چھوڑ دیتا ہوں۔ اس سے پہلے کہ تم کو گھر جانے کا رستہ نہ ملے اور پھر دیر ہوجائے۔ تم ایک اچھی لڑکی ہو، میں تم کو برباد نہیں کرنا چاہتا۔ وہ مجھے گھر چھوڑ کر چلا گیا مگر اس کے بعد فون کیا، نہ ملنے کو کہا۔ جب فون کرتی وہ نہ اٹھاتا۔ ایک بار اٹھایا بھی تو بہت رکھائی سے بات کی اور پھر جلدی فون بند کردیا۔ یہ صورت حال میرے لیے اور زیادہ باعث پریشانی تھی۔ میں نے اسے اس کے جنرل اسٹور والے دوست کی معرفت پیغام بھجوایا تو اس نے فون کیا اور کہا کہ کسی کے ذریعے پیغام رسانی تمہارے لیے ٹھیک نہیں ہے، آئندہ زوہیب کو کوئی پیغام نہ دینا۔ یوں بھی تمہیں مجھ سے پیار نہیں ہے تبھی تو اس دن دھتکار دیا تھا۔ اس کی یہ باتیں میرے دل کو زخمی کرنے لگیں۔ ایسی باتیں مجھے بری لگتی تھیں لہٰذا میں نے اس کو پھر فون کرنا بند کردیا۔ اب گل فام سے مکمل طور پر رابطہ ختم تھا۔ پھر بھی میرا دل اس کی یاد میں تڑپتا رہتا تھا اور اس کو یاد کرکے چھپ چھپ کر روتی تھی۔ جب بہت جی گھبراتا، بہانے سے جنرل اسٹور جاتی کہ شاید وہ وہاں زوہیب کے پاس بیٹھا ہو۔ زوہیب بھی میری بے قراری کو سمجھتا تھا لیکن کیا کرسکتا تھا۔ جب کوئی موجود نہ ہوتا تو سمجھاتا کہ نشاط اس کا خیال چھوڑدو، وہ اب نہیں آئے گا، ویسے بھی وہ اچھا آدمی نہیں ہے۔ ایک روز چھٹی کے وقت اسکول سے آرہی تھی کہ رستے میں موٹرسائیکل پر زوہیب مل گیا۔ اس نے کہا تم پیدل ہو، اگر برا نہ لگے تو موٹر سائیکل پر بیٹھ جائو، میں تمہیں گھر کے نزدیک اتاردوں گا۔ اگر تم مجھے گلفام کے بارے میں سچ سچ بتادو وہ کہاں ہے اور کیوں ادھر آنا چھوڑدیا ہے تو میں تمہارے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتی ہوں۔ وہ ہمارا محلے دار اور ہمسایہ تھا۔ گل اور میرے پیار کا رازدار بھی تھا تو میں نے اس پر بھروسا کرلیا اور اس کی موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی۔ اس نے موٹر سائیکل گھر کی طرف لے جانے کی بجائے مخالف سمت میں موڑ لی تو میں نے کہا تم ادھر کیوں جارہے ہو۔ کہنے لگا تم ہی نے تو کہا ہے کہ گلفام کے بارے میں سب کچھ بتادوں، اسی لیے کہیں بیٹھ کر بات کریں گے۔ گلفام سے پیار نہ ہوتا تو کبھی زوہیب کے ساتھ نہ جاتی لیکن دل کے ہاتھوں مجبور ہوگئی۔ وہ مجھے ایک مکان میں لے آیا۔ جب اس نے گھر کا دروازہ کھولا تو سامنے برآمدے میں ایک بوڑھی عورت بستر پر لیٹی تھی۔ وہ بے حس و حرکت لیٹی تھی، تبھی مجھے لگا کہ سورہی ہے۔ آج گھر والے اسپتال میں ہیں کیونکہ میری بہن وہاں داخل ہے اور یہ میری دادی ہیں۔ ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑتے، تبھی میں نے کچھ دیر کے لیے دکان بند کردی ہے تاکہ دادی کے پاس رہوں۔ دادی کو گھر میں دیکھ کر تسلی ہوگئی اور میں اس کے ساتھ کمرے کے اندر چلی گئی۔ وہ کہنے لگا آرام سے بیٹھو، یہاں کوئی نہیں ہے، اب میں تم کو گلفام کے بارے میں آج بہت ساری باتیں بتائوں گا۔ میں اس کی یاد میں ہلکان تھی۔ ذہن میں اس کی خوبصورت شبیہہ کے سوا کچھ نہ تھا۔ زوہیب میرے نزدیک ہی صوفے پر بیٹھ گیا، تب بھی مجھے احساس نہ ہوا۔ وہ کہہ رہا تھا اچھا ہوا تمہارا اس بدمعاش سے پیچھا چھوٹا۔ سچ کہتا ہوں وہ اچھا آدمی نہ تھا۔ پیار بھرے لہجے میں تسلیاں دینے لگا۔ میرے ذہن کو سکون ملا۔ میں بھی دل سے اس بے وفا کی یاد بھلانا چاہ رہی تھی۔ شاید کہ اس کے غم سے فرار ڈھونڈ رہی تھی جو کہ میرے دل کو کھارہا تھا۔ باتیں کرتے کرتے وہ یکدم بدل گیا۔ اب زوہیب کا بھی ویسا ہی رویہ ہوگیا جیسا اس دن گلفام کا تھا لیکن میری تنبیہہ پر اس کو حجاب آگیا تھا اور اس نے مجھے نقصان پہنچانے کا ارادہ ترک کردیا تھا۔ اس نے کہا تھا تم ایک اچھی لڑکی ہو، میں تم کو برباد نہیں کروں گا مگر آئندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسے اکیلے میں نہیں جانا اور یہ شخص جو خود کو بہت اچھا اور شریف ظاہر کرتا تھا جس نے اپنی دادی کی موجودگی کا احساس دلا کر خالی گھر میں میرے بیٹھنے کے خوف کو دور کیا تھا، وہ گلفام سے بدتر نکلا۔ خبر نہ تھی کہ اس کی دادی کو فالج ہے، وہ سن سکتی ہے اور نہ بول سکتی ہے۔ آواز بھی دو تو اٹھ کر مدد کو نہیں آسکتی۔ تبھی میں بے بسی سے پھڑپھڑا کر رہ گئی کیونکہ زوہیب شاطر نے مجھے قفس میں لاکر سب در بند کردیئے تھے۔ یوں خوبصورت چہروں کے تعاقب میں اندھیروں میں جاگری تھی۔ گھر آکر آئینہ دیکھا تو صورت اُجڑی ہوئی اور چہرہ زرد تھا۔ امی نے پوچھا۔ کیا ہوا ہے تم کو میں نے کہا کہ سڑک پر ایکسیڈنٹ دیکھا تو ایسی حالت ہوگئی، کسی کی لاش کچلی گئی تھی، جس کو دیکھ کر متلی ہونے لگی ہے۔ میں نے میٹرک کے پرچے بہت مشکل سے دیئے۔ اس کے بعد گھر سے قدم نکالنا بھی چھوڑدیا۔ زوہیب نے آخری بات جو کی تھی، وہ یہ تھی کہ اب تم گلفام کو بھول جائو، وہ تم سے محبت نہیں کرتا تھا اور جہاں ماں باپ کہیں شادی کرلینا ورنہ تم جیسی لڑکیوں کا انجام خراب ہوتا ہے۔ میرے میٹرک کرنے کے بعد ایک بار پھر سلیم کے والدین آئے تھے۔ منت سماجت کرکے رشتہ کے طلب گار تھے۔ ان کو دیکھ کر آنسو نکل آئے۔ امی نے کہا ۔ بہن لڑکی نہیں مان رہی، میں کیا کروں، بے بس ہوں تبھی امی کو بلا کر میں نے اسی وقت ہتھیار ڈال دیئے۔ میں مان گئی ہوں امی آپ ان سے انکار نہ کریں۔ ماں کی خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے مجھے گلے لگا کر ماتھا چوما اور کہا کہ بیٹی میری دعا ہے خدا تیرے نصیب اچھے کرے۔ تو نے ہمارا مان رکھ لیا ہے۔ اللہ تمہاری عزت بڑھائے گا۔ ماں کی دعا قبول ہوگئی۔ سلیم اور ان کے گھروالوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ماضی کی تلخ یادوں کو بھول گئی۔ سلیم خوبصورت نہیں مگرخوب سیرت تھے، وہ خوبصورت دل کے مالک تھے۔ انہوں نے خود بھی عزت کی اور سب گھر والوں سے بھی میری عزت کروائی۔ آج دعا کرتی ہوں خدا ان جیسا جیون ساتھی سب کو دے۔ وہ مجھے دنیا کے ہر مرد سے زیادہ حسین لگتے ہیں اور جن لوگوں کے حسن پرناز تھا، آج ان کو یاد بھی نہیں کرنا چاہتی کہ ان یادوں سے دلِ ناداں کے زخم تازہ ہوجاتے ہیں۔ ث لاہور | null |
null | null | null | 71 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-1/ | دھوپ کی تمازت میں جلتے ہوئے اندرونِ سندھ کے ایک چھوٹے سے زرعی گاؤں میں زندگی ہمیشہ کی طرح سِسکتے ہوئے گذررہی تھی۔ دوپہر کا وقت، مئی کا مہینہ، کچے راستوں پر جانور تک نظر نہیں آتے تھے، ایسے میں فضل دین عرف فضلو ایک گھرسے دوسرے گھر بھاگا جا رہا تھا۔ آج فضلو کے گھر میں بچے کی پیدائش متوقع تھی، اس سے پہلے چار بار یہ دن آیا مگر فضلو کا کوئی بھی بچہ ایک سال کی عمر تک نہ پہنچ سکا۔ کمزوری اور بیماری اپنی جگہ مگر سب سے بڑی وجہ ماں اور بچے کو خوراک کا نہ ملنا تھا۔ فضلو گاؤں کے زمیندار جسے سب وڈیرہ سائیں کے نام سے جانتے تھے کے پاس ایک معمولی ہاری کی ملازمت کرتا تھا، تنخواہ وغیرہ تو کچھ نہیں بس ڈیرے سے کچھ اناج اور سال میں دو مرتبہ پرانے کپڑے مل جاتے تھے جو فضلو کی کل کمائی تھی۔ وڈیرہ سائیں کبھی خوش ہوکر کچھ پیسے دے دیں توان کی مرضی لیکن ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا تھا۔ دن بھر وڈیرہ سائیں کے کھیتوں اورمویشیوں کی دیکھ بھال اور ان کی ایک آدھ جھوٹی تعریف فضلو کی زندگی کا واحد مقصد تھا۔ آج فضلوکی پریشانی کا سبب متوقع ولادت تھی کیونکہ نہ تو گھرمیں کھانے کو کچھ تھا، نہ ہی نومولود کو ڈھانپنے کے لیے کوئی کپڑا، نہ ہی دوا کا انتظام نہ ہی دائی یا ڈاکٹرکی دستیابی کہ مفت میں اس دوپہرمیں کون آئے چچا فضلو ایک گھر سے دوسرے گھر اِس آس پر جارہا تھا کہ شاید کوئی مالی مدد میسر ہوجائے مگر گاؤں میں توسب کا حال ہی ایک جیسا تھا۔ وڈیرہ سائیں شہر گیا ہوا تھا اور ڈیرے میں بیٹھے اس کے چیلوں سے کچھ مانگنے یا الجھنے کا سوچ کر ہی چچا فضلو کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ خیر اِس کشمکش اور سوچوں کی اُدّھم پیل میں فضلو کو پڑوس کی عورتوں سے جو گھر میں آئی ہوئی تھیں ایک بیٹے کی نوید ملی۔ فضلو بے چارہ اس سوچ میں کہ اب آگے کیا ہوگا صرف ایک مصنوعی ہنسی ہی چہرے پر لاسکا۔ پھر جب کچھ سمجھ نہ آیا تو چچا فضلو گاؤں کی اکلوتی مسجد کے مولوی صاحب کے پاس چلا گیا اور عرض کی مولوی صاحب آج گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے کوئی بھلا سا نام بتادیں رکھنے کو، مگر نام ایسا ہو کہ بچہ بچ جائے کہ چار اس سے پہلے کے جلدی ہی مرگئے۔ یہ کہہ کر فضلو فرطِ عقیدت سے مولوی صاحب کے ہاتھ آنکھوں پر لگا کر چومنے لگا۔ مولوی صاحب گویا ہوئے فضلو دیکھ ایسی خبر بغیر مٹھائی کے نہ لایا کر اور اب تو تیرے بچے کی جِندگی کے لیے دعا بھی مانگنی پڑے گی، کوئی تعویذ اور چلّہ بھی لگانا ہوگا، تو تیری غربت اوراخلاص کو دیکھتے ہوئے پچاس روپے میں یہ کام ہوجاوے گا، جا شاباش بھاگ کے مٹھائی اور پیسے لے آ، تب تک میں کوئی موزوں نام سوچ لوں حساب کتاب لگا کے۔ فضلو نے روہانسی لہجے میں جواب دیا، مولوی صاحب میرے پاس تو پھوٹی کوڑی بھی نہیں، سائیں شہر گیا ہوا ہے بس نام بتادو، اللہ بھلا کرے گا۔ مگرمولوی صاحب پر اِس کا کوئی اثر نہ ہونا تھا نہ ہوا، کہنے لگے تو جب تک بیٹے کو بے نام ہی رکھ ، شاید دنیا میں اور دین میں بھی بے نام ہی رہ جائے۔ اتنا کہہ کر مولوی صاحب منہ پھیر کر تسبیح کرنے لگے اور فضلو بیچارہ کچھ دیر تک تو انکی ہزار دانوں کی تسبیح ختم ہونے کے انتظار میں بیٹھا رہا پھر مایوس ہوکر واپس چلا آیا۔ بے نام اور مولوی صاحب کے جملے فضلو کے دل کے آرپار ہوگئے۔ اس رات فضلو سو نہیں پایا، بس روتا رہا اور اپنے صحن کی چارپائی پہ پڑا پتہ نہیں آسمان کو تکتے ہوئے کیا کیا بڑبڑاتا رہا۔ اللہ سائیں یہ مولوی صاحب کہتے ہیں میرا بیٹا بے نام رہ جائے گا او میرے نام والے اللہ، میری لاج رکھ، اسے جندگی دے، نام دے، اس کا خیال رکھ، ہم پر رحم کر، ہم پر فضل کر، میرے مالک آج یہ بے نام تیرے نام کرتا ہوں۔ جیسے تیسے دن گزرتے گئے، دن ہفتے، ہفتے مہینے اور مہینے سال بنتے چلے گئے فضلو دن رات سائیں کی سیوا کرتا اور کچھ وقت مل جاتا تواس میں اپنے بیٹے سے کھیلتا۔ آج اس کا بیٹا لگ بھگ آٹھ سال کا ہوگیا تھا۔ نام کچھ نہیں رکھا تھا، کوئی چھوٹا بولتا، کوئی فضلو کا فضلو تو کوئی مُنّا۔ مُنّے نے دوسال کی عمر میں ہی بولنا سیکھ لیا تھا اور دماغ کا بہت تیز تھا۔ اس میں عام بچوں والی کوئی بات نہیں تھی نہ زیادہ بولتا تھا نہ کھیلنے سے کوئی دلچسپی، نہ کھلونوں کا کوئی شوق نہ کھانوں سے رغبت، دے دیا تو کھالیا ورنہ مانگا کبھی نہیں۔ فضلو اپنے مُنّے کو وڈیرہ سائیں کے پاس اکثر لے جایا کرتا تاکہ ان کی سرپرستی رہے۔ مُنّا جب بھی سائیں سے ملتا بہت سوال پوچھا کرتا تھا اور سوالوں کی یہ تکرار نہ تو فضلو کو بھلی لگتی اور نہ ہی سائیں کو، کبھی کبھار سرزنِش تو کبھی ڈانٹ تو کبھی مار، یہ مُنّے اور سائیں کے درمیان روز کی بات ہوگئی۔ ایک دن فضلو بجلی نہ ہونے کے سبب آدھی رات کو بیٹھا اپنی بیوی کے ساتھ اپنے نصیب کا ماتم کررہا تھا کہ مُنّا اُٹھ گیا اور کہنے لگا باب ا آپ جلی کٹی کیوں بولتے رہتے ہو منّے میں دکھی جو رہتا ہوں۔ یہ دکھ کیا ہوتے ہیں بیٹا دکھ ایسی چیز ہے جوصرف غریبوں کے پاس ہوتے ہیں۔ تو یہ دیتا کون ہے امیر۔ کیوں انہیں خوشی ملتی ہے شاید دُکھ دے کرغریبوں کو۔ تو امیروں کو دُکھ کون دیتا ہے پتہ نہیں، تو بکواس بند کر اور سوجا۔ بابا تو خوشی کیا ہوتی ہے کیسی دِکھتی ہے جوامیروں کے چہروں پرہوتی ہے جب وہ مسکرارہے ہوتے ہیں۔ تو پودوں کی خوشی کیسے ہوتی ہے اور جانوروں کی بیٹا جانوروں کی خوشی ان کے اچھلنے کودنے میں ہے اور پودوں کی خوشی ان کے پھولوں میں۔ پھربابا ہم پھولوں کو توڑ کیوں لیتے ہیں فضلو نے ہمیشہ کی طرح منہ بگاڑا اور کروٹ بدل کے سوگیا۔ صرف فضلو ہی نہیں پورا گاؤں مُنّے کے روز روز کے سوالوں سے تنگ تھا۔ پنچائیت کے بڑے بوڑھوں نے تو صاف منع کردیا تھا کہ دیکھ فضلو توجب ملنے آوے تو اِس شیطان کو ساتھ نہ لایا کر یہ اول فول بکتا ہے اور ہمارا وقت برباد کرتا ہے۔ مسجد کے مولوی صاحب کو تو مُنّے سے جیسے اللہ واسطے کا بیر تھا، شاید وہ اپنی مٹھائی کا غم بھول نہیں پائے تھے یا مُنّے کے ہروقت کے سوالات نے ان کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔ اگر مُنّے کی گاؤں بھرمیں کسی سے دوستی تھی تو وہ تھے دینو چاچا۔ نام تو ان کا دین محمد تھا مگر سب لوگ انہیں دینو چاچا کہہ کر بلاتے تھے۔ کوئی ساٹھ کے پھیرے میں ہوں گے یا شاید پچپن کے، آگے پیچھے کوئی تھا نہیں، کچھ سال پہلے پتہ نہیں کہاں سے اس گاؤں میں آئے اور یہیں کے ہورہے، کبھی موچی کا ٹھیّہ لگا لیتے تو کبھی آم بیچتے نظر آتے، کبھی حجام بن جاتے تو کبھی سبزی فروش، ایک بے ضرر سے بزرگ آدمی تھے، کم گوتھے لہٰذا لوگ زیادہ توجہ نہیں دیتے تھے۔ مُنّے کو جب بھی وقت ملتا گھر اور ڈیرے کے بے شمارچھوٹے چھوٹے کاموں سے، تو وہ چاچا دینو کے پاس جا بیٹھتا۔ آج دینو چاچا گاؤں سے ذراہٹ کے کنویں کے پاس بیٹھا اپنے روایتی طرز پرخلاؤں میں کھویا ہوا تھا کہ مُنّا آگیا۔ دینو چاچا، دینو چاچا، میری بات سن، سن بھی لے نا۔ ہاں کیا ہے مُنّے کیوں تنگ کرتا ہے چاچا تو یہ روز نویں نئے کام کیوں کرتا ہے، کوئی ایک کام کرلیا کر ٹِک کے چاچا نے مُنّے کو گھورا کیونکہ سوال اُس کی عمر سے بڑا تھا، اور بولا دیکھ مُنّے یہ جو روٹی روزی ہوتی ہے نا وہ اللہ دیتا ہے، یہ کام کاج تو وسیلہ بہانہ ہوتے ہیں۔ جب کسی کام میں میرا ہاتھ بیٹھ جاتا ہے اور دل میں خیال آنے لگتا ہے کہ میں اب خود کماکے کھاسکتا ہوں اور میرا جو رشتہ ہے اپنے اللہ سے وہ ٹوٹنے لگتا ہے تو میں کام چھوڑ دیتا ہوں۔ او چاچا کیا بول رہا ہے کچھ سمجھ نہ آوے ہے چل چھوڑ یہ بتا میرا نام کیا ہے سب مجھے مُنّا کہتے ہیں اب میں کوئی مُنّا تھوڑا ہی ہوں آٹھ سال کا جوان ہوگیا ہوں، کام کاج میں ہاتھ بٹاتا ہوں بابا کا، تو میرا بھی نام ہونا چاہئے اور چاچا میں کون ہوں مُنّے ہم سب اللہ کے بندے ہیں میں بھی اور تو بھی، تواپنا نام عبداللہ رکھ لے یہ سن کر مُنّے کی آنکھوں میں چمک آگئی اورفوراً چیختا ہوا بھاگا میں عبداللہ ہوں میں عبداللہ ہوں، میرانام ہے عبداللہ۔ گھرپہنچ کے جب یہ نام ماں اورباپ کو بتایا تو انہیں غلطی کا احساس ہوا کہ نام تو وہ رکھنا ہی بھول گئے، بہت چاہا کہ مُنّے کا نام وڈیرہ سائیں سے رکھوائیں شاید اس بہانے کوئی طاقتور سہارا مل جاوے اور گاؤں کی رِیت بھی یہی ہے۔ مگر مُنّے کو تو عبداللہ کا بھوت ایسا چڑھا کہ ماں باپ کو ہار مانتے ہی بنی اور یوں فضلو کا منا عبداللہ قرارپایا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج صبح ہی سے عبداللہ بے حال تھا، رات کھانے کوکچھ ملا نہیں، فضلو اور ماں دونوں ڈیرے پر کام کرنے جاتے تو وہاں سے کھانا کھاکر آتے اور چھوٹے عبداللہ کے لیے لے آتے۔ کل نہ تو عبداللہ ڈیرے پر گیا اور نہ ہی ماں باپ کچھ لاسکے، رات کی بھوک اورغصہ عبداللہ کے چہرے سے ہی نظر آرہا تھا۔ خیر وہ آج ڈیرے پر کام کرنے کے لیے چلا گیا، صحن میں ہی وڈیرہ سائیں اپنے چیلوں اور پالتو کتوں کے ساتھ براجمان تھے، عبداللہ نے جاکر سلام کیا اور پیروں کو ہاتھ لگایا۔ وڈیرہ سائیں گویا ہوئے اوئے چھوٹے، کیا نام بتایا تھا فضلو نے تیرا، ہاں عبداللہ تو جلدی سے ایسا کرکہ رسوئی سے گوشت لاکے میرے ان شیروں کتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کو کھلادے، پھر ذرا ان کو چہل قدمی کراکر انہیں اچھی طرح نہلادے، بے چارے کل شکار پر گئے تھے تھکے ہوئے ہوں گے۔ عبداللہ ایک معمول کی طرح اُٹھا اور بتائے ہوئے کاموں پر لگ گیا مگر سوالوں کی ایک بوچھاڑ تھی جو ذہن پر بوجھ بنے جارہی تھی، باپ نے سختی سے ڈیرے اورخصوصاً وڈیرہ سائیں سے کچھ پوچھنے کا منع کیا تھا مگر عبداللہ کا ذہن تو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ کیوں تھکا ہوا تو میں بھی ہوں، میں نے تو کھانا بھی نہیں کھایا، گوشت تو دور کی بات، باسی روٹی بھی نہیں ملی، کیا امیر کے کتے، غریب کے بچوں سے زیادہ اہم اور خیال رکھے جانے کے قابل ہوتے ہیں کیا سائیں کو ہماری حالت نظر نہیں آتی کیا سائیں کا اور میرا اللہ اور ہے اور نجانے کیا کیا۔ خیرعبداللہ جیسے ہی کتوں کے کام کاج سے فارغ ہوا سیدھا وڈیرہ سائیں کی خدمت میں گیا اور کہا سائیں ایک بات پوچھوں اگر ناراض نہ ہوں تو ہاں عبداللہ ویسے تو تیرا بولنا ہمیں سخت ناپسند ہے مگر آج موڈ بہت اچھا ہے تو پوچھ لے کیا پوچھتا ہے سائیں میں کون ہوں ابے تو میرا نوکر ہے اور کون۔ اچھا تو میرا باپ کون ہے وہ بھی میرا نوکر ہے سائیں مسکراتے ہوئے اور میرا دادا وہ کون تھا وہ بھی میرا نوکر تھا سائیں کے لہجے میں رعونت اورغرورجیسے بھر آیا ہو اچھا مگر سائیں ایک بات سمجھ نہ آئی، ہم نسلوں سے نوکر چلے آرہے ہیں اور آپ نسلوں سے مالک۔ ہاں یہ تو ہے سائیں مسکراتے ہوئے بولا تو عبداللہ نے اپنی بات جاری رکھی پھرآپ کے کسی بھی کام، کاروبار، ڈھورڈنگر، یا کھیتی کا اثر آپ کے پاس کے لوگوں پرکیوں نہیں ہوتا ہم ڈاکٹر، انجینئر بھلے نہ بنیں، مگر اس قابل تو ہو جاویں کہ دو وقت کی روٹی نصیب ہوسکے ۔عبداللہ کی بات کی چبھن اور نظروں کا زہر وڈیرہ سائیں کو اپنی نسوں میں سرایت کرتا محسوس ہوا وہ سیخ پا ہوگیا اور طیش میں آکے اپنے نوکروں کو آواز دی۔ اوئے کرمو ارے صابو اوئے گڈّے، اِدھرآ۔ مار اِس پلے کو، حرامی باتیں بناتا ہے۔ اورسب کے سب عبداللہ پر ٹوٹ پڑے، اندر زنان خانے میں سے کسی نے چھ آدمیوں کو ایک آٹھ سالہ لڑکے کو پیٹتے دیکھا تو عبداللہ کے باپ کو خبرکردی۔ فضلو بے چارہ کپکپاتا ہوا آیا اور سائیں کے پاؤں پڑگیا۔ معا ف کردے سائیں پگلا گیا ہے گرمی میں، بے وقوف ہے، جاہل ہے، معاف کردے سائیں بچہ ہے۔ لاتوں، مکوں اورتھپڑوں کی زد میں جب عبداللہ کے کپڑے پھٹ گئے اورچہرہ لہولہان ہوگیا تب کہیں جاکے سائیں کی انا کو تسکین پہنچی اور کہنے لگا اوئے فضلو لے جا اسے، لیکن آئندہ ڈیرے پر اگر یہ نظرآیا تو کٹوا کے کُتّوں کو کھلادوں گا ۔ فضلو اپنے لختِ جگر کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لے کر گھر پہنچا تو بیوی نے رو رو کرجان ہلکان کردی۔ مگر تعجب کی بات ہے کہ عبداللہ کی آنکھوں کی چمک اور چہرے کی شوخی مزید بڑھ گئی تھی۔ درد، تکلیف، ہونٹوں پر بہتے خون کا ذائقہ، پھٹے کپڑوں سے جھانکتا لاغر جسم اورسُوجی ہوئی آنکھیں، آج عبداللہ کا ظاہر اس کے باطن کا نظارہ پیش کررہا تھا، وہ پوری رات درد میں کمی پرسوتا اورشدت پراٹھتارہا۔ فضلو کو تو جیسے آج کسی نے اندر سے ہی توڑ ڈالا ہو، اپنے سامنے اپنے لختِ جگر کو پٹتا دیکھتا رہا اور اتنی جرأت بھی نہیں کہ اُٹھ کے بچاہی سکے، کوئی ہاتھ ہی روک لے۔ آج پھر فضلو رات بھر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھا اپنے اللہ سے نہ جانے کیا کیا کہتا رہا۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 72 | https://www.urduzone.net/yeh-duniya-buri-jagah-hai-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | میں ابھی تعلیم حاصل کررہی تھی کہ ابا جان کا انتقال ہوگیا۔ یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ نوکری کرنی پڑے گی۔ بڑی مشکل سے ایک مِل میں ملازمت مل گئی۔ خدا کا شکر ادا کیا کہ ماں اور چھوٹے بہن بھائیوں کا پیٹ پالنے کے قابل ہوگئی تھی۔ پہلے کبھی گھر سے قدم نہ نکالا تھا۔ اسکول سے گھر اور گھر سے اسکول بس ایک راستہ جانتی تھی۔ پانچ وقت نماز پڑھتی تھی اور اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ خوش رہتی تھی۔ اجنبی لوگوں سے واسطہ پڑا تھا اور نہ باہر کے ماحول کی خبر تھی۔ نوکری کی تو زمانے کی خبر ہوگئی۔ پہلے پہل بہت گھبرائی۔ کوئی آواز کس دیتا تو رونے لگتی۔ کوئی گھورتا تو آنسو نکل آتے۔ زندگی میں قدم قدم پر کانٹے نظر آنے لگے۔ ساتھی لڑکیاں سمجھاتی تھیں کہ ہمت سے کام لو یہاں ایسا ہی ہوتا ہے، کچھ دنوں کے بعد ماحول سے مانوس ہوجائو گی۔ تب یہ باتیں اتنی بری نہ لگیں گی۔ اعتماد آجائے گا تو جینا سیکھ جائو گی۔ مل کے مالک کو میری شکایتیں پہنچنے لگیں کہ ایک لڑکی نئی آئی ہے جو بات بات پر روتی ہے اور منہ بسور کر بیٹھ جاتی ہے۔ اس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ساتھی ورکر بھی ڈسٹرب ہوتے ہیں۔ فیکٹری کے مالک نے مجھے بلوالیا۔ جب اس کے دفتر پہنچی تو وہ اپنے ائیرکنڈیشنڈ کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا۔ اس نے فون کا ریسیور کان سے لگا رکھا تھا۔ میں خاموشی سے اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گئی۔ کچھ دیر وہ فون پر بات کرتا رہا۔ جب گفتگو ختم کرلی تو میری جانب متوجہ ہوا۔ شکیلہ تم ہی ہو اس نے پوچھا۔ جی میں نے سادگی سے جواب دیا۔ اس نے مزید کچھ نہ کہا اور کل دوبارہ اسی وقت آنے کی ہدایت کی۔ میں سوچ میں پڑ گئی، خدا جانے کل کیوں بلایا ہے۔ نوکری میری مجبوری تھی جسے کسی قیمت پر کھونا نہ چاہتی تھی۔ رات بھر اسی فکر میں گزری۔ اگلے روز مقررہ وقت پر اس کے دفتر گئی۔ اس نے خوشدلی سے کرسی پر بیٹھنے کو کہا اور اگلی بات جو کہی اسے سن کر میں پریشان ہوگئی۔ کہنے لگا۔ کیا مجھ سے دوستی کروگی میں سٹپٹا گئی اور کوئی جواب سمجھ میں نہ آیا۔ توقف کے بعد پھر اس نے اپنا جملہ دہرایا تو بے ساختہ میرے منہ سے نکل گیا۔ کیا آپ کی بیگم نہیں ہیں کہا ہے تو مگر اس لائق نہیں کہ اس کو کہیں ساتھ لے جائوں۔ میں دوستی کی بالکل قائل نہیں ہوں، صرف ایک بات جانتی ہوں، اگر کسی کو کوئی پسند ہوتو پھر شادی کرلینی چاہیے۔ یہی دوستی کا نیک مقصد ہے۔ میں نے جواب دیا۔ اگر آپ کو یہ بات منظور ہے تو میں آپ سے دوستی کرنے کو بھی تیار ہوں۔ وہ بولا۔ مجھے منظور ہے میں نے اس کے قسم کھانے سے اس پر اعتبار کرلیا۔ اس نے بھی مجھ سے وعدہ کیا کہ جب تک مجھ سے شادی نہ کرلے گا، میرے دامن عصمت کو میلی نظر سے نہ دیکھے گا۔ وقت گزرنے لگا ہم ملتے اور سیر کو جاتے۔ میں اس کے ساتھ گاڑی میں گھومتی پھرتی۔ اب میری نگاہوں میں نئی زندگی کے خواب بس گئے تھے تبھی ہر روز پوچھتی تھی۔ آپ مجھ سے نکاح کب کررہے ہیں بہت جلد، بس ذرا چند کاروباری الجھنیں سمیٹ لوں۔ وہ جواب دیتا تھا۔ جب نہ جاتی، وہ مجھے بلا بھیجتا۔ جب چھ ماہ اس طرح گزر گئے تو میرے دل میں وسوسوں نے سر اٹھایا۔ مجھے ڈر تھا کہ فیکٹری میں میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ مجھے کوئی آوارہ لڑکی نہ سمجھ لیں۔ تبھی میں اسد صاحب سے ملنے سے گریز کرنے لگی۔ جب ایک ہفتہ تک نہ ملی تو اس نے مجھے بلا بھیجا۔ جی آمادہ نہ تھا کہ جائوں مگر اس کی ناراضگی کا خیال کرکے چلی گئی۔ وہ سمجھ چکا تھا کہ میں کیوں ملنے سے گریزاں ہوں۔ دیکھتے ہی اس نے کہا۔ شکیلہ خاطر جمع رکھو، میں نے قاضی سے بات کرلی ہے۔ ہم نکاح مذہبی طریقے سے کریں گے۔ تمہیں میںکورٹ میں لے جاکر رسوا نہیں کرنا چاہتا۔ اس میں میری بھی بدنامی ہوگی۔ جیسے آپ کی مرضی لیکن ایک بار اگر آپ میرے گھر جاکر امی سے رشتہ مانگ لیتے تو اچھا تھا۔ اس نے تسلی دی۔ فکر نہ کرو۔ میں ان کے پاس بھی جائوں گا۔ اس دن اس کی بے تکلفی بڑھی تو میں رونے لگی۔ تب کہا میں تو تم کو آزما رہا تھا اور تم رونے بیٹھ گئیں۔ اس واقعے کے بعد احتجاجاً میں نہ گئی۔ کئی دن تک ان سے نہ ملی۔ پھر آخر ہماری صلح ہوگئی۔ میں کام کے اوقات کے بعد شام کے وقت اس کے ہمراہ گھومنے پھرنے کو جانے لگی۔ ہر روز وہی بات کہتے، جلد نکاح کرلوں گا۔ بس تھوڑا سا اور انتظار کرلو۔ ایک دن کا ذکر ہے جب میں دفتر گئی۔ وہ کمرے میں موجود نہ تھا۔ تھوڑی دیر بعد ایک اور لڑکی کمرے میں آگئی یہ صبا تھی۔ اس کی پرانی دوست۔ وہ مجھ سے گھل مل کر باتیں کرنے لگی۔ باتوں باتوں میں اس نے مجھے کریدا اور میرا لگائو اسد کی طرف پایا تو رونے لگی۔ میں نے رونے کا سبب پوچھا تو برملا کہا۔ اسد نے مجھے بھی اسی طرح بے وقوف بنایا تھا۔ یونہی شادی کا چکر دیا تھا۔ کافی دنوں اپنے اعتبار میں رکھا۔ جب پوری طرح ان پر بھروسا کرنے لگی تو انہوں نے ایک دن میرے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی۔ اس کے بعد شادی کے وعدے سے پھر گئے۔ اب تو ملنے سے بھی کترانے لگے ہیں۔ میری مانو ابھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا۔ تمہارا کچھ نہیں بگڑا، ہوشیار ہوجائو۔ یہ یونہی جال میں پھنساتے ہیں، یہ ان کا مشغلہ ہے۔ صبا کی باتیں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ابھی ہم یہ بات کر ہی رہے تھے کہ اسد صاحب تشریف لے آئے۔ صبا کو میرے پاس دیکھ کر سٹپٹا گئے۔ رکھائی سے مخاطب کیا۔ صبا میں نے تم سے فون پر کہہ دیا تھا کہ آج مجھے ضروری کام ہے، پھر تم یہاں کیسے آگئیں۔ یونہی آگئی۔ وہ بولی اب تو آپ ملنے سے بھی رہے۔ پہلے تو ایک منٹ کی تاخیر بھی گوارا نہ تھی، اب ہمیشہ یہی کہہ دیتے ہیں، مت آئو۔ مجھے ضروری کام ہے۔ یہ کہہ کر وہ روہانسی ہوکر چلی گئی۔ صبا چلی گئی تو مجھ سے پوچھا۔ کیا کہہ رہی تھی۔ میں نے بتایا کچھ نہیں بس اِدھر اُدھر کی ہانک رہی تھی۔ انہوں نے مجھے تنبیہہ کی۔ یہ مجھ سے کینہ رکھتی ہے، اس کی باتوں میں نہ آنا۔ گھرآکر میں نے بہت سوچا تو اپنے آپ کو خود فریبی میں مبتلا پایا۔ تبھی مجھے خیال آیا مرد عورت کو دھوکا دے سکتا ہے۔ لیکن عورت، عورت کو ایسے معاملات میں دھوکا نہیں دیتی اور مرد کا پردہ فاش کردیتی ہے۔ صبا کے چہرے پر دکھ کی تحریر صاف پڑھی جاسکتی تھی۔ سچ اس کی آنکھوں سے جھانک رہا تھا۔ وہ آنکھیں جو آنسوئوں سے نم تھیں، میرے دل نے گواہی دی، وہ جھوٹ نہیں بول رہی تھی۔ بہت غور کرنے کے بعد میں نے ایک پرچہ اسد صاحب کے نام لکھا اور ایک ان کی بیگم صاحبہ کے نام جس میں لکھا تھا۔ مسز اسد کیا آپ مجھے اس بات کی اجازت دیں گی کہ میں آپ کے شوہر کی دوسری بیوی بنوں یہ میرا آخری اور کامیاب حربہ تھا۔ انہوں نے صبا کو خوب برا بھلا کہا اور مجھے بھی کہلوا دیا کہ میں نے تم کو نوکری سے برخاست کردیا ہے، اب میرے دفتر آنے اور مجھ سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آئندہ مجھ کو فون بھی نہ کرنا۔ میں ایسی ویسی راہ چلتی آوارہ لڑکیوں کو منہ لگانا پسند نہیں کرتا جو شادی سے پہلے غیرمردوں سے دوستیاں رکھتی ہیں۔ میری سہیلی ریحانہ جو میرے ساتھ کام کرتی تھی، مجھ کو ان کا یہ پیغام سنا کر چلی گئی اور میں سکتے میں رہ گئی۔ اب یہ بات اچھی طرح میری سمجھ میں آگئی کہ اسد میرے ساتھ مخلص نہ تھا، صرف اپنی شامیں خوشگوار کرنا چاہتا تھا۔ اگر میرا کچھ خیال ہوتا تو وہ مجھ کو راہ چلتی آوارہ نہ کہتا۔ تاہم میں نے صد شکرکیا کہ مجھے وقت سے پہلے ہوش آگیا تھا۔ آج وہ ایک مجھے آوارہ کہہ رہا تھا کل اگر رسوا ہوجاتی تو سارا زمانہ مجھے آوارہ کہتا۔ تب میری ماں کا کیا بنتا اور چھوٹی بہنوں پر بھی بے قصور زمانے کی انگلیاں اٹھتیں۔ تب کیا میری کھوئی ہوئی عزت واپس مل جاتی میں میٹرک پاس بھی نہ تھی۔ کوئی دوسری نوکری کیا ملتی۔ میری ماں اچھی سلائی جانتی تھی۔ انہوں نے سلائی کڑھائی میں ڈپلوما کیا ہوا تھا۔ مجھے بھی جوں توں کرکے ایک سال کا کورس کرایا اور جب میں نے ڈپلوما حاصل کرلیا تو ایک جگہ مجھے نوکری مل گئی۔ اسی طرح میں نے اپنی بیوہ ماں کے ساتھ مل کر عرصہ تک چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کی۔ بالآخر ایک متوسط گھرانے سے رشتہ آگیا اور میں اپنے گھر کی ہوگئی۔ آج بھی جب وہ بیتے ہوئے دن یاد کرتی ہوں۔ صد شکر کرتی ہوں کہ میں کم عمری میں ایک بڑی لغزش سے بچ گئی۔ ورنہ جانے میری بربادی کے ساتھ میرے کنبے کا کیا ہوتا۔ چھوٹی بہنوں کو میری خطائوں کی کیسی بھیانک سزا کاٹنی پڑتی اور بیوہ شریف ماں تو پھر جیتے جی مرجاتی۔ سچ ہے یہ زمانہ بری جگہ ہے اور نوعمر ضرورت مند لڑکیوں کے لئے کہ جن پر ان کے کسی سرپرست کا سایہ نہ ہو، یہ دنیا ایک ایسی شکار گاہ ہے کہ جہاں ہر طرف ہوس پرست نگاہیں تعاقب میں رہتی ہیں۔ بھیڑیے شکار کرنے کو گھومتے رہتے ہیں۔ ایسے میں ایک شریف لڑکی کو قدم قدم پر لڑنا پڑتا ہے اور اپنی عزت خود بچانی ہوتی ہے۔ اپنا تحفظ آپ کرنا پڑتا ہے۔ اگر لڑکی اچھی ہوتو پھر وہ یقیناً ان عذابوں سے بچ جاتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اچھے لوگوں کی آپ حفاظت کرتا ہے بشرطیکہ کہ ان کے ارادے نیک رہیں۔ ن لاہور | null |
null | null | null | 73 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-4/ | ہاتھ اٹھتے ہیں نہ ہوتی ہے لبوں کو جنبشعبداللہ نے کورس کی ساری کتابیں ازبر کی ہوئی تھیں، کیمسٹری کے ہوں یا فزکس کے ایکیویشن اور ، بائیولوجی کے ہوں یا باٹنی کے پودوں کی ، اسلامیات کی کتاب کی احادیث ہوں یا اردو کی غزلیں، عبداللہ سب یاد کرکے ، ماہ میں ہی فارغ ہوجاتا، شاید یہ بچپن کا اثر تھا کہ مانگی گئی کتابیں کچھ دنوں میں واپس کرنی ہوتی تھیں کہ اس کا دماغ اسی طرح یاد کرنے کا عادی ہوگیا تھا، اور حافظہ بہت تیز تر ہوتا چلا جارہا تھا۔ عبدالرحمن صاحب وہ واحد استاد تھے جن کے پاس اپنے مضامین میں عبداللہ کے ہر سوال کا جواب ہوتا تھا۔ عبدالرحمن صاحب عبداللہ کو روز کوئی نئی دعا سکھاتے اور اللہ پہ توکل کا درس دیتے، وہ کہا کرتے یہ ساری محبتیں اللہ کی محبت کے سامنے ہیچ ہیں۔ ایک دن کہنے لگے، یہ آنکھ بڑی عجیب شے ہے جب تک بند نہ ہو کھلتی ہی نہیں ہے۔ ایک دن دعا مانگی کہ، اے اللہ تو جانتا ہے کہ تو، تو ہے، میں، میں ہوں انہوں نے دو دعائیں توعبداللہ کو ازبر کرا دی تھیں اور کہا تھا کہ روز بلا ناغہ مانگا کرو۔ ایک سیدنا موسیٰ علیہ االسلام کی دعا، سورۃ القصص الٰہی میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے اور ایک یہ دعا کہ ، اے اللہ سب ایمان والوں کو معاف کردے۔ اور عبداللہ تواتر سے یہ دعائیں مانگے چلا جاتا۔ ایک عادت انہوں نے اور ڈالی عبداللہ کو، وہ تھی اللہ میاں کوخط لکھنے کی، وہ کہتے تھے جب کوئی بات ہوجائے، جب کوئی خوشی دیکھو یا غم آئے تو اللہ کو خط لکھو، اسے سناؤ اپنی کہانی، اس سے کہو اپنی کتھا، اور کسی سے کچھ نہ مانگو، ہرحد سے ماورا تھی سخاوت میں اس کی ذات ہم آخری سوال سے آگے نہ جاسکے عبدالرحمن صاحب نے عبداللہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اسے ایک بد دعا بھی دی تھی کہ اللہ تجھے اتنا مصروف رکھے کہ تیرے پاس گناہ کی فرصت نہ ہو اور عبداللہ ہمیشہ اس بات پر ہنسا کرتا، خیر انٹر کے امتحانات ہوئے اورعبداللہ نے پورے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میل کی مسافت پر ایک شہر تھا، جہاں میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا، اور یوں عبداللہ ڈاکٹرصاحب بننے کی جستجو میں لگ گیا۔ میڈیکل کالج جاتے ہوئے اس نے ماں باپ اور سر عبدالرحمن کی خوب دعائیں لیں۔ مگر شاید زندگی کو کچھ اور ہی منظور تھا، وہاں درجن بھر سیاسی پارٹیوں کی تنظیمیں تھیں جو عبداللہ کی صلاحیتوں کو اپنے اپنے پولیٹکل ایجنڈے کی تقویت میں استعمال کرنا چاہتی تھیں مگر عبداللہ کو بھلا، ان الجھنوں سے کیا مطلب، نتیجہ یہ نکلا کہ گفتگو اور مہذب دعوت، گستاخیوں اور بدتمیزوں پر چلی گئی اور آخر کار ایک دن ایک پارٹی کے لڑکوں نے عبداللہ کوخوب مارا، کپڑے پھاڑ دئیے اورکتابیں تک جلادیں۔ اور اُسے اٹھا کر تمام اساتذہ، پولیس سب کے سامنے کالج سے باہر پھینک دیا، پولیس والوں نے اُسے کہا کہا اگر اب نظر آیا تو کالج میں ہیروئن رکھنے کے جرم میں زندگی بھر جیل میں سڑا دیں گے، اور عبداللہ ڈاکٹر صاحب کے خواب کی لاش اُٹھائے واپس آگیا۔ ستارے کچھ بتاتے ہیں، نتیجہ کچھ نکلتا ہے بڑی حیرت میں ہے میرا مقدر دیکھنے والا عبداللہ اپنے ازلی سوال کے ساتھ آج پھر فضلو کے سامنے کھڑا تھا، مجھے کیا پتہ، تیرے پہ مولوی کی بد دعا ہے، تو منحوس ہوگیا ہے، جہاں جاتا ہے پِٹ کر واپس آجاتا ہے، کوئی کام تیرا بنتا نہیں ہے، مجھے نہیں پتہ، نہ مجھ سے پوچھ نہ مجھے بتا اور یہ کہہ کر فضلو اپنے آنے والے گاہک کے ساتھ مصروف ہوگیا۔ مشوروں اور ملاقاتوں کا ایک سلسلہ پھر شروع ہوا، کسی نے کہا بی فارمیسی کر لو تو کسی نے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کرنے کو کہا، کسی نے بزنس ایڈمنسٹریشن کی راہ دِکھائی تو کوئی کمپیوٹر سائنس کا شیدائی۔ آج ٹی وی پر ہالی وڈ کی کوئی فلم چل رہی تھی جو عبداللہ نے دکان کے ساتھ والے چائے کی ڈھابے پر دیکھی، خوب صورت اور نوجوان لوگ سفید رنگ کے ایپرن پہنے، شیشے کی بوتلوں میں رنگ برنگے محلول گھماتے پتہ نہیں کیا ایجاد کررہے تھے، کسی نے کہا کہ یہ دوائیاں بنارہے ہیں تو کسی نے انگریزی نہ سمجھتے ہوئے مووی کو کیمیائی ہتھیاروں سے جوڑ دیا۔ خیر، آج رات خواب میں عبداللہ نے دیکھا کہ وہ وائٹ کوٹ پہنے دنیا کی بیماریوں کی کھوج لگارہا ہے۔ وہ صبح اُٹھا تو مسکرا رہا تھا، اسے اپنی زندگی کا مقصد مل گیا تھا اور وہ تھا بیِ فارمیسی۔ بی فارمیسی کے لیے شہر کی بڑی یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کروادیا گیا، فضلولاکھ سمجھاتا رہا کہ فیس کے پیسے کہاں سے لائیں گے رہے گا کہاں کھائے گا کہاں سے مگر عبداللہ ہمیشہ جواب دیتا کہ ابا میں کے فارمولے پرچلتا ہوں، جو کام میں کرسکتا ہوں وہ کرتا ہوں، جو کر نہیں سکتا اس کے بارے میں پریشان بھی نہیں ہوتا۔ غزوۂ بدر میں صحابہ کرام کے پاس جو بھی تھا وہ لے کے پہنچ گئے، فتح جس کا مقدر ہوجائے تو سبیل خود ہی ہوجایا کرتی ہے۔ خیر وہی ہوا جس کا فضلو کو ڈر تھا، ایڈمیشن لسٹ لگی مگرعبداللہ کا نام نہیں تھا لسٹ میں، عبداللہ سیدھا رجسٹرار کے پاس گیا اور کہا کہ سر رات بھر سے یونیورسٹی گیٹ پربیٹھا ہوں کہ رہنے کی جگہ نہیں ہے، ضرور کوئی غلطی ہوئی ہے، میرا نام لسٹ میں نہیں ہے۔ رجسٹرار صاحب نے پوچھا کہ تمہارا ڈومیسائل کہاں کا ہے، ہمارے پاس کوٹہ سسٹم ہے، میں چیک کرتا ہوں۔ جناب ڈومیسائل تو اندرونِ سندھ کے ایک گاؤں کا ہے۔ ہاں، اس ضلع کی صرف ایک سیٹ ہے۔ جیِ بالکل، وہ ایک سیٹ میری ہے، میرے سے زیادہ نمبر ضلع میں کسی کے بھی نہیں۔ ہاں مگر آپ کے ضلع سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے ممبر ایجوکیشن منسٹرہیں۔ ہاں تو عبداللہ نے بے قراری سے پوچھا۔ تو برخوردار، آئینی طور پر چانسلر کی ایک سیٹ ہوتی ہے اور اس پر ان کا بھانجا تمہارے ہی گاؤں کے ڈومیسائل سے منتخب ہوچکا ہے، فیصد مارکس لینے کے باوجود، اورعب داللہ کو اپنا وجود دھڑام سے فرش بوس ہوتا نظر آیا۔ مقصدِ زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا، وہ دوائیاں، وہ خواب، وہ پراجیکٹس سب خاک میں مل گیا۔ اب کس منہ سے جائے گا واپس۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اباّ اب میں کیا کروں عبداللہ آج پھر اپنے بے بس باپ کے سامنے کھڑا پوچھ رہا تھا۔ کچھ دنوں بعد اخبار میں اشتہار آیا کہ پاس والے شہر میں کمپیوٹر سائنس کا بیچلرز پروگرام شروع ہورہا ہے۔ عبداللہ نے پھر صرف یہ سوچ کر فارم جمع کروایا کہ کچھ کرنا نہ کرنے سے بہتر ہے، ورنہ نہ تو اسے کمپیوٹر سائنس کی کوئی سمجھ تھی نہ شوق، پھر وہی کا فارمولا۔ اس بار داخلہ تو مل گیا مگر اسکالر شپ نہ ملی کہ پہلی بار یہ پروگرام شروع ہو رہا تھا اور ایک خلقت تھی جو داخلہ چاہتی تھی، ایسے میں یونیورسٹی کو کیا سوجھی تھی کہ وہ مفت میں داخلے دیتی پھرے۔ ہزار روپے ماہانہ فیس تھی مگر فضلو کے لیے ہزار روپے ماہانہ دینا نا ممکنات میں سے تھا، بہت سمجھایا مگر عبداللہ بس دعائیں ہی مانگتا رہتا۔ اے اللہ تو محتاج نہیں چھوٹے بڑے لوگوں کا، تو جب چاہے جیسے چاہے دے دے، تجھے کوئی بجٹ تھوڑا ہی پاس کرانا ہوتا ہے، اسمبلی سے، تو مجھے ایسے ہی دے دے، دیتا چلا جا، بس دیتا ہی رہے۔ اے اللہ، اے میرے مالک، اے میرے رب، تو مجھے اپنی قدرت کا مظہر بنادے، لوگ مجھے دیکھ کر کہیں کہ جب اللہ کسی کو دینے پر آتا ہے ناں تو وہ ایسے ہی دیتا ہے، جب کسی کو بلاوجہ نوازتا ہے ناں تو وہ ایسا ہی ہوتا ہے، اے میرے اللہ تو وجہ کا محتاج نہیں تو مجھے بلاوجہ ہی دے دے۔ آمین۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اسکالر شِپ تو نہ ملنی تھی نہ ملی مگر عبداللہ کو شام میں نوکری مل گئی، یونیورسٹی کے ساتھ قائم دھوبی گھاٹ پر۔ دن بھر پڑھنا اور رات بھر کپڑے دھونا، اتنے پیسے مل جاتے کہ عبداللہ فیس جمع کروا دیتا، اور ایک آدھ وقت کچھ کھا بھی لیتا۔ کم کھانے کی عادت تو گُھٹّی سے ملی تھی لہٰذا اگر ایک وقت بھی کھانا مل جائے تو غنیمت تھا۔ پہلا سمسٹر ختم ہوا اور عبداللہ کی میں سے جی پی اے آئی تو سب کو پتہ چلا گُڈری کا لعل کسے کہتے ہیں۔ جہاں کچھ دوست بنے وہاں بہت سے دشمن بھی۔ دیکھ، تو پوزیشن مت لایا کر، ایک روز ایک بڑے باپ کی اولاد نے راستہ روک کے عبداللہ سے کہا۔ اس کے باپ کو سب پیر صاحب کے نام سے جانتے تھے اور ان کی یونیورسٹی اور معاشرے میں خداترسی کی وجہ سے بڑی شہرت تھی۔ عبداللہ نے مسکراتے ہوئے پوچھا کیوں کیونکہ تو مزارع کی اولاد ہے اور ہم پیر زادے ہیں، گھر والے مذاق اڑاتے ہیں کہ مزارع کا بچہ ٹاپ کررہا ہے اور تم لوگ فیل ہورہے ہو، اب اگر تیری پوزیشن آئی تو ٹانگیں توڑ دیں گے۔ عبداللہ نے پورا عزم کرلیا کہ اگلے سمسٹر میں پوزیشن نہیں لے گا، کیونکہ اگر اس بار پِٹا تو یہاں سے بھی باہر ہوگا اور ابا تو مار ہی ڈالے گا۔ فضلو نے تو اب پیسے بھی مانگنا شروع کر دئیے تھےعبداللہ سے، کہ اکلوتے بیٹے سے نہ مانگے گا تو کس سے مانگے مگر عبداللہ کا تو اپنا گزارہ مشکل سے ہوتا تھا، مانگے کی کتابوں سے تو بھلا وہ گھر پیسے کیسے بھیجتا خیر اگلے امتحانات آئے، عبداللہ نے جانتے بوجھتے ہوئے صرف آدھے سوال حل کیے، حالانکہ اسے پورا پیپر آتا تھا تا کہ پوزیشن نہ آئے صرف پاس ہوجاؤں۔ مگراللہ کا کرنا ایسا کہ باقی کسی سے وہ آدھے سوال بھی حل نہ ہوئے اور بُرے مارکس کے باوجود اس کی پوزیشن آگئی۔ پہلا سمسٹر پہلی پوزیشن، دوسرا سمسٹر پہلی پوزیشن، اب بے چارہ کیا کرے اور کہاں جائے پیرصاحب کے بچے اور اس کے دوست جہاں دل چاہتا، عبداللہ کو روک لیتے، کبھی نوٹس پھاڑ دیتے تو کبھی چپل اتروا لیتے۔ عبداللہ صرف ایک درخواست کرتا کہ مجھے عینک سنبھالنے دو، کیونکہ یہ میں نہیں کرسکتا، اب مارو اور یوں پِٹ پِٹ کے دو سال آخر پورے ہونے ہی لگے۔ شاگرد تو شاگرد، عبداللہ اپنے استادوں کے بھی کان کترنے لگا۔ تیسرے سمسٹر میں کمپیوٹر کی مشہور کمپنی نے پروگرامنگ کے مقابلے کروائے، عبداللہ کی پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن آگئی۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آج عبداللہ کی زندگی کا بڑا اہم دن تھا، آج اس کے بیچلرز پروگرام کا آخری پرچہ تھا، آج کے بعد نہ اس نے کبھی پِٹنا تھا نہ کپڑے دھونے تھے۔ اس کا موڈ تھا کہ پرچہ کرتے ہی وہ سیدھا پھوپھی کے گاؤں چلے جائے گا اور نتیجہ نکلتے ہی شہر میں کوئی نوکری کرلے گا۔ پرچے بھی اس نے آخری سمسٹر میں پورے کیے تھے کہ رزلٹ کے بعد کسی سے ملنے کا موقع کہاں آنا تھا عبداللہ پورے انہماک سے پرچہ کررہا تھا، پرچہ خاصا مشکل تھا مگر عبداللہ کے لیے نہیں، اتنے میں باہر شور اُٹھا، باقی تمام طلبا نے پرچے کوآؤٹ آف کورس قرار دیتے ہوئے کاپیاں پھاڑیں اور پرچے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر چلے گئے۔ عبداللہ نے کسی کی فکر کبھی کی تھی جو اب کرتا۔ اس نے سر جھکا کے خاموشی سے جلدی جلدی پیپر کیا اور باہر نکل گیا۔ باہر آیا تو جیسے میلہ لگا ہوتا ہے، لڑکے اور ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں اور سامنے معافی مانگتے ہوئے اساتذہ اور اسٹاف۔ اتنے میں کنڑولر آف ایگزامینشن آئے اور اعلان کیا کہ کیونکہ ایک بچے نے پرچہ مکمل حل کرکے جمع کروا دیا ہے، اس لیے پیپر ہوگا، اس کا جو رزلٹ آئے گا، سو آئے گا آپ سب فیل، اور یہ کہہ کر وہ چلے گئے لڑکوں کو یہ معلوم کرنے میں دیر نہ لگی کہ وہ بچہ کون تھا عبداللہ شکرانے کے نفل ادا کرنے مسجد میں داخل ہو ہی رہا تھا کہ پیرصاحب کے بچوں اور اس کے دوستوں نے اسے دبوچ لیا۔ بس پھر کیا تھا، مار، گھونسوں، لاتوں، لاٹھیوں اور مکّوں کی وہ تکرار کہ پوری یونیورسٹی اس شور سے گونج اٹھی، عبداللہ کی حالت دیکھ کر اس کے دشمن بھی رو پڑے، لاٹھی مار کے سرخونم خون کردیا، پسلیاں توڑیں، پاؤں کے انگوٹھے کا ناخن کھینچ کے باہر نکال دیا اور جاتے جاتے ہاتھ کی انگلیاں لکڑی کی مدد سے توڑ گئے۔ جسم پر کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں زخم نہ آیا ہو، جب غصہ رفو ہوا تو سب لڑکےعبداللہ کو مردہ سمجھ کے چھوڑ کے بھاگ گئے۔ جب تک ہوش رہا عبداللہ صرف ایک ہی بات دہراتا رہا۔ اللہ پوچھے گا۔ کچھ اساتذہ اور بچوں نے مل کے عبداللہ کو یونیورسٹی کی گاڑی میں ڈالا اور اس کے گھر پہنچایا۔ دن بعد عبداللہ کو سرکاری اسپتال کے بستر پر ہوش آیا، ابا کو ہزار روپے ادھار لینا پڑا، اس کی زندگی بچانے کے لیے۔ عبداللہ نے ایک آہ کے ساتھ آنکھ کھولی تو ماں کا روتا ہوا چہرہ سرہانے پایا، ماں کا غم ہلکا کرنے کو وہ مصنوعی ہنسی کے ساتھ گویا ہوا، اماں مرا تھوڑی ہی ہوں ابھی زندہ ہوں، تو رو کیوں رہی ہے عبداللہ تو مر ہی جاتا تو اچھا ہوتا، اس عمر میں بوڑھے باپ کو یہ دن تو نہ دیکھنے پڑتے۔ پیر صاحب نے پولیس بھیج دی تھی، محلے والوں نے بڑی مشکل سے معافی نامہ دے کرجان چھڑائی ہے۔ پیرصاحب نے گھنٹوں تک گھر کی صفائی بھی کروائی۔ عبداللہ اس سے اچھا ہوتا کہ تو پیدا ہی نہ ہوا ہوتا، اور ماں روتے روتے کمرے سے باہر نکل گئی۔ عبداللہ نے آسمان کی طرف نظر کی اور مسکراتے ہوئے شعرپڑھا، وہ کیا کرے جو تیری بدولت نہ ہنس سکا اور جس پہ اتفاق سے آنسو حرام ہیں عبداللہ نے شعر ابھی پورا کیا ہی تھا کہ کمرے کا دروازہ کھلا اور سرعبدالرحمن اور چاچا دینو دونوں چلتے ہوئے آئے۔ عبداللہ نے پوری کوشش کی کہ اٹُھ کر ان کا استقبال کرسکے مگرجسم نے ساتھ نہ دیا۔ اس نے پھرمسکراتے ہوئے شعر پڑھا اے درد تو ہی اُٹھ کہ وہ آئے ہیں دیکھنے تعظیم کی مریض میں طاقت نہیں رہی عبدالرحمن صاحب اورچاچا دینو نے خوب پیار کیا اور ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ عبداللہ نے چاچا دینو سے پوچھا، چاچا کوئی موٹی سی بددعا بتا کہ مانگوں اور سامنے والوں کا بیڑہ غرق ہوجائے۔ چاچا نے سنتے ہوئے کہا، بیٹا معاف کردے، ایسے نہیں کہتے۔ نہیں چاچا میں سنجیدہ ہوں، اتنی دعائیں بتاتا ہے، بغیر پوچھے ہی، ایک بد دعا بھی سِکھا دے پوچھنے پر۔ عبداللہ چپ سے بڑی بد دعا کوئی نہیں ہوتی، جب بندہ بولتا ہے ناں تو قدرت خاموش رہتی ہے، جب بندہ چپ ہوجاتا ہے تو قدرت انتقام لیتی ہے اوراس کا انتقام بہت بُرا ہے۔ عبداللہ نے سمجھنے نہ سمجھنے کی کیفیت میں التجائیہ نظروں سے عبدالرحمن صاحب کی طرف دیکھا، انہوں نے اشکبار آنکھوں سے یہ آیت پڑھی سورۃ الانعام غرض ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی اور سب تعریف اللہ رب العالمین ہی کیلئے ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 74 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-5/ | کچھ دن بعد لڑکھڑاتے ہوئےعبداللہ اسپتال سے اپنے گھر میں داخل ہورہا تھا۔ ابا تو نے معافی کس بات کی مانگی، مارا تو انہوں نے تھا، تو اتنا غریب اور ڈرپوک کیوں ہے دیکھ اباّ، آپ میرے ماں باپ ہو، مجھےعزیز ہو، مگر جس طرح زندگی آپ گذار رہے ہو اور مجھے دے رہے ہو، مجھے یہ زندگی نہیں چاہئے۔ اسی کا نام زندگی ہے تو میں آج اسے اپنے ہاتھوں سے ختم کردوں گا۔ نہ آپ ڈھنگ سے روٹی دے سکتے ہو، نہ کپڑے نہ چھت، نہ ہی میری حفاظت کرسکتے ہو اور نہ ہی ان لوگوں کے خلاف پرچہ کرسکتے ہو، جنہوں نے ساری یونیورسٹی کے سامنے مجھے مارا۔ میں آج دریائے سندھ پہ جا کے خود کشی کروں گا اور جب خدا کے پاس پہنچوں گا تو خود اپنے اللہ سے بات کروں گا۔ یہ گفتگو سن کے فضلو اور عبداللہ کی ماں رونے لگی اور روتے روتے کہنے لگی نہ میرے لعل ہمیں معلوم ہے قصور تیرا نہیں ہے، یہ تو تیری قسمت ہی ایسی ہے۔ تو محنتی تو ہے ناں، تو بس محنت کئے جا اور ایک دن تو ضرور کامیاب ہوجائے گا، سکس پھول بن جاؤے گا۔ اس جملے نے عبداللہ کی سوچ کا دھارا کہیں اور بدل دیا۔ ابا کیا مطلب، کامیابی کسے کہتے ہیں میں ایسا کیا کروں کہ تو فخر سے کہے کہ میرا بیٹا کامیاب ہوگیا۔ بتانا اور میں بالکل ویسا ہی کروں گا۔ دیکھ عبداللہ پاکستان میں فیصد مسائل پیسے سے حل ہوجاتے ہیں تو اگر لاکھ روپے مہینہ کمالے تو میں سمجھوں گا تو کامیاب انسان ہے۔ ابا دماغ خراب ہوگیا ہے کیا، لاکھ کبھی خواب میں بھی دیکھے ہیں خیر عبداللہ نے کاغذ پنسل نکالا اور زخمی انگلیوں سے کسی نہ کسی طرح لکھ ہی ڈالا کہ لاکھ روپے مہینہ کمانا ہے۔ اچھا اماں، تو بتا، تو کسے کامیابی کہتی ہے، تیرے لیے کیا کروں۔ بیٹا مجھے پیسہ ویسہ نہیں چاہئے، تیری خوب صورت سی دلہن ہو اور میرے خوب صورت سے پوتے، مجھے اس دنیا سے اور کچھ نہیں چاہئیے، عبداللہ نے یہ بھی لکھ دیا کہ خوب صورت لڑکی سے شادی کرنی ہے اور بچے پیدا کرنے ہیں۔ پھر اس کے بعد تو جیسے عبداللہ کے ہاتھ میں مشغلہ آگیا، وہ جگہ جگہ جاتا اور سب سے پوچھتا کہ کامیابی کیا ہے میں ایسا کیا کروں کہ آپ سب لوگ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ میں کامیاب ہوں۔ محلے والے، مسجد والے، چوھدری صاحب، اساتذہ، جنہوں نے مارا تھا، پیر صاحب الغرض ہر وہ بندہ جس سے عبداللہ بات کرسکتا اس سے وہ یہی ایک سوال پوچھتا رہا۔ پیرصاحب نے کہا، جس دن تو یہاں گاڑی میں بیٹھ کر آئے گا میں سمجھوں گا تو کامیاب ہے۔ کسی نے راڈو کی گھڑی بتائی تو کسی نے کوئی گاڑی، کسی نے ملک کی مشہور یونیورسٹی میں جانے کا نام لیا تو کسی نے کتاب لکھنے کو کامیابی ٹھہرایا، کسی نے امریکہ اور کینڈا میں جانے کو کامیابی کہا تو کسی نے سے پڑھنے کو، کسی نے ناسا میں کام کو کامیابی بتایا تو کسی نے کوئی بڑی اسکالر شِپ کا نام لیا، کسی نے سعودی عرب کا نام لیا تو کسی نے جزیرہ ہوائی کا، الغرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ عبداللہ کے پاس کوئی لگ بھگ کے قریب وضاحتیں جمع ہوگئیں اس ایک لفظ کامیابی کی، جسے آس پاس کے لوگ اور ہمارا معاشرہ کامیابی گردانتا ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ عبداللہ نے آج رات اللہ کو پھر خط لکھا، میرے پیارے اللہ سائیں اللہ سائیں، توجانتا ہے کہ کیا ہوا، کس نے کب کب مارا، کیوں کیوں مارا، کس لیے مارا، تو، تو ہے میں، میں ہوں۔ میرے مالک میں نے تو کہا تھا کہ مجھے اپنی قدرت کا مظہر بنادے، یہ کیا کیا تو نے کہ عذاب کو بھی شرم آئے، میرے مالک یہ اگر میرے گناہوں کی سزا ہے تو معاف کردے، سخی کی شان ہوتی ہے کہ وہ پکڑے تو چھوڑ دیا کرتا ہے۔ اگر یہ آزمائش ہے تو یا الٰہی مجھے کب دعویٰ ہے طاقت کا، میں تو ایک غریب، کمزور اور مفلوک الحال شخص ہوں، کچھ اگر ہے عمر بھر کے سرمائے میں تو، تجھ پر یقین، تیری محبت، تیرا نام۔ تو اگر چاہے تو ذلیل کروا دے، چاہے تو عزت دے دے، میں شکایت نہیں کروں گا، مگر التجا ہے دو جہاں، کل کائنات کے سرکار، میری سن، مجھےعزت دے دے، تیرے لیے کیا مشکل ہے کہ تو کم ترچیزوں میں سے عزت دے دے، حقیر کو تاج پہنادے اور لوگ اسے بادشاہ سمجھتے ہوئے تالیاں بجائیں۔ یاالٰہی، اب زندگی کا مقصد چیزیں ہیں جو، دنیا والوں نے لسٹ میں لکھوائی ہیں۔ یہ میری زندگی کامقصد، یہی ترجیحات ہیں۔ بظاہر یہ سب نا ممکنات میں سے ہیں، ہزار روپے ماہانہ سے لاکھ روپے ماہانہ پر جمپ، پیدل سے گاڑی، اور ایسے شخص کا امریکہ جانا جسے آج تک ٹرین میں بیٹھنا نصیب نہ ہوا ہو، ایک دیوانے کی بڑ ہی تو ہے۔ کون مانے گا کہ یہ لسٹ یا اِن میں سے فیصد بھی پوری ہوسکتی ہیں، اے میرے مالک اپنے آپ کو دیکھتا ہوں توسانسیں بھی اُدھار لگتی ہیں، تجھ پہ نظر کرتا ہوں تو یہ لسٹ ہیچ نظر آتی ہے، تو کروا دے پوری، اپنی شان سے، بلاوجہ کروا دے، تو بول دے کُن فیکون ہوجا وے گا، تو دینے والا اور میں لینے کو بے تاب بیٹھا ہوں۔ اے میرے مالک میں تیرا نام لے کر شرط لگانے جارہا ہوں، دنیا سے، دیکھ رسوانہ کر وائیو، یہ بے نام تیرے نام پہ اِتراتا ہے، لاج رکھ لے۔ اگر تو نے لسٹ پوری کروا دی اور مجھے بنادیا، تو میرا وعدہ جو تو کہے گا، وہ کروں گا اور اس کے خلاف کچھ بھی نہ کروں گا، میرا وعدہ ہے میرے مولا۔ یہ عبداللہ کا وعدہ ہے اپنے اللہ سے۔ میرے اللہ میں یہ لسٹ اس خط کے ساتھ منسلک کررہا ہوں۔ تو قبول کیجیؤ، میرے رب بس تجھ سے ہی وفا کی اُمید ہے آمین ثم آمین ۔۔۔ ۔۔۔ کچھ ہی روز بعد نتیجے کا اعلان ہوا، عبداللہ کی یونیورسٹی میں سیکنڈ پوزیشن آئی۔ اُس نے یہ جاننے کی زحمت ہی نہ کی کہ فرسٹ کون، کیونکر اور کیسے آیا۔ ابا سے روپے لئے اور شہر روانہ ہوگیا۔ اب ماسٹرز میں داخلہ بھی لینا تھا اور جاب بھی ڈھونڈنی تھی اور رہنے کا انتظام بھی کرنا تھا۔ میں سے روپے کرائے میں چلے گئے تھے بس کے۔ جس یونیورسٹی نے بیِ فارمیسی میں داخلہ نہیں دیا تھا وہاں جانے کا من نہیں ہوا، پرائیویٹ یونیورسٹیز کی فیس اتنی زیادہ کہ داخلے کا سوچ بھی نہ سکتا تھا، ایسے میں ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کا اشتہار نظر آیا جسے کمپیوٹر لیب میں اسسٹنٹ درکار تھا، پیسے بچانے کی غرض سے کوئی چار میل پیدل چل کے پہنچا تو حلیہ بہت خراب تھا۔ پاؤں میں گرد آلود چپل، شلوارقمیص اور سادگی، پرائیویٹ یونیورسٹی کے انفارمیشن ڈیسک پہ بیٹھی خاتون نے ایسے بات کی کہ جیسے وہ کوئی فقیر ہو۔ میم، داخلہ فارم دے دیں میں ایڈمشن کا۔ ہزار روپے کا ہے، آپ کے پاس پیسے ہیں جی نہیں۔ تو بیٹا فارم خریدنے کے پیسے تو ہے نہیں تو فیس کہاں سے دوگے پتہ نہیں، اچھا آپ کے پاس لیب اسٹنٹ کی جاب آئی ہے ہاں مگرتمہاری جاب کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ کیوں اپناحلیہ دیکھا ہے وہ تو میں سفرسے آرہا ہوں نا، میں ٹھیک کرلوں گا۔ اچھا بیٹھو، ابھی لیب انچارج آتے ہیں تو میں بات کراتی ہوں تمہاری۔ آپ کے پاس واش روم ہے، عبداللہ نے تھوڑی دیر بعد کہا تو میم نے اسٹاف واش روم کی طرف اشارہ کردیا اور عبداللہ جھٹ گھس گیا کہ انٹرویو سے پہلے ہاتھ منہ دھو لے۔ واش روم میں بھی وہ دعا ہی مانگ رہا تھا۔ یااللہ ان جلاّدوں کے دل میں رحم ڈال، جاب دلا دے تو بعد میں پڑھائی کی بھی کوئی صورت نکلے، تو رحم کر میرے اللہ، وعدہ یاد ہے نا مجھے بھی یاد ہے۔ عبداللہ اپنی دھن میں مگن مانگے جارہا تھا، اور اسے خبر بھی نہ ہوئی کہ کب کون ساتھ والے واش روم میں آیا اور چلا بھی گیا۔ عبداللہ باہر نکلا تو وہ میم صاحب گرم ہوگئیں۔ تمہارے باپ کا گھر ہے، جا کر بیٹھ ہی گئے۔ رفیع صاحب آئے تھے انہوں نے تمہیں دیکھ لیا ہوگا تو کیا کہیں گے، وہ یونیورسٹی کے ریکٹر ہیں، اورغصے کے بہت تیز، دفع ہوجاؤ اب یہاں سے۔ عبداللہ کی تو جیسے جان ہی نکل گئی، اس نے ابھی مین گیٹ سے باہر قدم ہی رکھے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ بھاگتا ہوا اس کی طرف آیا۔ عبداللہ کے ہاتھ اور پاؤں منجمد ہوگئے، صرف دل سے اتنا نکل سکا، اللہ اب نہ پٹوں، زبان تو گنگ ہوگئی تھی۔ چلو، تم کو بڑے صاحب نے بُلوایا ہے۔ ک ک کس کو تمہیں لڑکے اور کسے یہ کہہ کر گارڈ تقریباً عبداللہ کو پکڑ کر ریکٹر آفس میں لے گیا۔ سامنے کوئی برس کے انتہائی حلیم پرسنیلٹی والے صاحب بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے مسکرا کر دیکھا اور کہا بچے کیا نام ہے آپ کا عبداللہ اتنا پریشان ہوا کہ اس کے منہ سے ریکٹر کا نام نکل گیا۔ رفیع، جی رفیع، اوہ میرا مطلب ہے عبداللہ۔ آج زندگی میں پہلی بار عبداللہ کو کسی نے آپ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ بیٹھ جاؤ، چائے پیو گے نن نن نہیں، میں ٹھیک ہوں۔ مگر ریکٹرصاحب نے چائے اور بسکٹ لانے کا کہہ دیا۔ جب تک عبداللہ چائے اور اس میں بسکٹ ڈبو ڈبو کر کھاتا رہا، وہ چپ چاپ اسے دیکھتے رہے۔ جب عبداللہ فارغ ہوا تو کہنے لگے، کیوں آئے ہو آج یونیورسٹی میں اور عبداللہ نے ایک سانس میں جاب اور پڑھائی دونوں کی کتھا سنادی۔ کام تو ہم تمہیں دے دیں گے مگر کیا کر بھی لوگے عبداللہ نے اپنی تعلیمی اسناد سامنے رکھ دیں اور کہا کہ سر کمپیوٹر پروگرامنگ جیسے مجھے آتی ہے شاید ہی دنیا میں کسی کو آتی ہو۔ ٹھیک ہے، کل سے کام پر آجاؤ، صبح سے بجے تک کام اور شام بجے سے بجے تک شام کی کلاسوں میں ماسٹرز کر لو۔ فیس میں نے معاف کردی ہے، تنخواہ ہزار روپے مہینہ بولو منظور ہے آپ مذاق تو نہیں کر رہے نہیں، میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا۔ جی، میں حاضر ہوجاؤں گا، اب اجازت۔ اچھا سنو رہتے کہاں ہو جی، ابا کے دوست ہیں فلاں جگہ پر ان کے پاس کچھ دن گزاروں گا۔ اوہو، وہ جگہ تو یہاں سے کوئی میل دور ہے۔ تم لائبریری میں سو سکتے ہو جی بالکل، میں جھاڑو لگا کے صاف بھی کردیا کروں گا۔ نہیں جھاڑو لگانے والے بہت ہیں، ٹھیک ہے کل آؤ پھر کچھ سوچتے ہیں۔ عبداللہ پھولا نہیں سما رہا تھا، شہر میں پہلا دن، جاب اور پڑھائی، رہائش سب مل گئے۔ آج اسے رَبَّ اِ نِّی والی دعا کا اِدراک ہوا۔ پوری رات مسجد میں بیٹھا اپنے اللہ سائیں کا شکر ادا کرتا رہا۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کچھ روز بعد ریکٹرصاحب آئے تو عبداللہ لائبریری میں رات کے وقت کتابیں سر کے نیچے رکھ کے لیٹا ہوا تھا۔ ریکٹر صاحب نے بلایا، اپنی گاڑی میں بٹھایا اور بازار لے گئے۔ پینٹ شرٹس، ٹوپی، بنیان، بیلٹ، جوتے، پرفیوم اور پین کیا نہیں تھا، جو انہوں نے نہ دلایا ہو۔ عبداللہ کی تو باچھیں ہی کھِل گئیں، کا پین، کی شرٹس اور کی جینز۔ اور یوں عبداللہ کی نوکری اور پڑھائی چلتی رہی۔ سالوں کے عرصے میں عبداللہ نے ماسٹرز بھی کرلیا، امتیازی نمبروں کے ساتھ اور نوکری میں ترقی کرتا ہوا لیکچرار بھی بن گیا اسی یونیورسٹی میں۔ مگر ان تین سالوں میں وہ یونیورسٹی سے سوائے جمعہ یاعید پڑھنے کے کبھی باہر نہیں گیا۔ ماں، باپ اور سر عبدالرحمن سے فون پر بات ہوجاتی اور پھوپھی اور چاچا دینو سے خط کے ذریعے۔ کچھ سالوں سے چاچا دینو، ہر سال حج پر جارہے تھے، پورے سال پیسے جمع کرتے، کم پڑجاتے توعین موقع پر کوئی پیسے دے دیتا اور چاچا دینو یہ جا وہ جا۔ ایک دن عبداللہ نے خط میں ان سے پوچھا۔ چاچا، گورنمنٹ کا کوٹہ ہوتا ہے، تم ہر سال ایک آدمی کی سیٹ مارتے ہو، فرض تو ایک بار ہوتا ہے نا تم بار بار کیوں جاتے ہو اگر کوئی آدمی نہ جا سکا اور مرگیا اگلے سال سے پہلے تو گناہ تمہاری گردن پر ہوگا۔ چاچا دینو کاجواب ملا، بیٹا میں تو فارم جمع کروا دیتا ہوں، ہر سال قرعہ اندازی میں میرا نام ہی کیوں نکلے ہے وہ بلاوے ہے تو جاؤں ناں خود سے تھوڑا ہی جاتا ہوں ۔ اس سال عبداللہ نے چاچا دینو کے ساتھ اپنے باپ کو بھی حج پہ بھیج دیا، اب اس کی تنخواہ لگ بھگ ہزار کے قریب ہوچکی تھی، ابا حج سے آیا تو اعلان کیا کہ اس کے گروپ میں شہر کے کوئی صاحب تھے اور ان کی لڑکی سے عبداللہ کی شادی پکی کر آئے ہیں۔ عبداللہ نے جھٹ اپنی کھولی۔ خوب صورتی کی کنفرمیشن کرائی اپنی ماں سے اور شادی کرلی بِنا لڑکی کو دیکھے بِنا نام پوچھے۔ بیناعبداللہ کی دلہن کا نام تھا، جسے وہ پیارسے بلّو بلاتا تھا۔ شبِ عروسی میں گھونگھٹ کھول کے عبداللہ نے یہ شعرپڑھا، تو نے چھو کر مجھے پتھر سے پھر انسان کیا مدتوں بعد میری آنکھ میں آنسو آئے بلّو نے عبداللہ کو اِک نئی زندگی سے روشناس کرایا، وہ اچھے گھر سے آئی تھی اور عمر بھی صرف سال کی تھی، عبداللہ اس وقت بمشکل ، کا ہی تھا۔ بلّو نے عبداللہ کو بڑے ہوٹلوں میں کھانا، اچھا پہننا اور انگریزی سِکھائی اور عبداللہ کچھ ہی روز میں مریضِ عشق بن گیا۔ کہاں تک در بدر پھرتے رہیں گے تمہارے دل میں گھر کرنا پڑے گا ہنی مون کے لیے وہ بیوی کو لے کر کشمیر چلا گیا، زندگی میں پہلی بار اتنی ساری خوشیاں اتنے تواتر سے ملی تھیں کہ عبداللہ کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ انہیں ہینڈل کیسے کرے۔ وہ ہر بات پہ بلّو کو ایک شعر سناتا اور وہ شرما کے دہری ہوجاتی ۔ بیٹھے رہو ایسی بھی مصور سے حیا کیا کاہے کو کھنچے جاتے ہو تصویر سے پہلے کچھ ہی عرصے بعد عبداللہ ایک پیارے بیٹے کا باپ بن گیا، جس کا نام اس نے اپنے استاد کے نام پر عبدالرحمن رکھ دیا، اور یوں سے ایک کام اور کٹ گیا۔ عبداللہ نے اب دنیا بھر کی اسکالر شِپ اور ملک کی مایہ ناز یونیورسٹیز میں داخلے کے لئے کرنا شروع کر دیا۔ روز اخبار میں سے تراشے نکالتا اور رات بھر آفس سے ملنے والے لیپ ٹاپ پہ کام کرتا رہتا، اسی اثنا میں اس نے مختلف رسائل میں کمپیوٹر سائنس پر لکھنا بھی شروع کر دیا۔ پڑھانے کی کوئی فکر اسے تھی نہیں کہ کمپیوٹر کے سے اوپر مضامین کی کتابیں اسے منہ زبانی یاد تھیں، صرف ایک مارکر اور بورڈ چاہئے اور عبداللہ شروع۔ | null |
null | null | null | 75 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-3/ | ہاتھ اٹھتے ہیں نہ ہوتی ہے لبوں کو جنبش ہم تجھے اتنے سلیقے سے دعا دیتے ہیں عبداللہ بھی رات بھر مُصلّے پہ بیٹھا روتا رہا۔ اللہ سائیں ساڈی وِی سن لے ساڈی لاج رکھ لے۔ مینو پوزیشن دے دے، فِرتے نوکری لگ جاوے گی، تیرا وڈا شکر ہووے گا، دیکھ میرا باپ اور ماں خوش ہوجائیں گے اور پھوپھی تو شاید خوشی کے مارے جھومنے لگیں۔ تجھے تیری شانِ کریمی کا واسطہ، شانِ حبیبی کاواسطہ، تو تو قریب ہے نا، مجھ سے شہ رگ سے بھی قریب، تو سن لے نا، نہ سننی ہو تو بھی سن، تجھے ہی تو سجدہ کرتا ہوں، تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے تو جاؤں کہاں بس سن لے میرے اللہ۔ اللہ سائیں میں تجھ ہی سے مانگتا ہوں، میرا باپ بھی تجھ سے مانگتا ہے، دادا بھی تجھ سے ہی مانگتا تھا، ہم تو نسلوں سے بھکاری چلے آرہے ہیں تیرے در کے، تو خالی ہاتھ واپس نہ بھیجنا میرے اللہ میاں مجھے یقین ہے تو نے سن لی، دیکھ مجھے جھوٹا نہ کروایو، اس رات کے اندھیرے میں تو جانتا ہے کہ میں نے جندگی میں صرف تجھ سے ہی تومانگا ہے سن لے میرے مولا تجھے اس بات کاواسطہ کہ تو اللہ ہے، میرا اللہ ہے، او میرے اللہ سن پتہ نہیں کب عبداللہ کی آنکھ لگی، پھوپھی نے بھی نہ اُٹھایا کہ رات بھر کا جاگا ہوا تھا۔ جب آنکھ کھلی تو گھر کے باہر شور اُٹھا۔ پورا اسکول اخبار میں ہاتھ لیے گھر میں آیا ہوا تھا۔ عبداللہ نے پورے ڈویژن میں سب سے زیادہ نمبر لئے تھے، ہر آنکھ خوشی میں اشکبار تھی۔ عبداللہ کو آج اپنی ماں باپ اور چاچا دینو بہت زیادہ یاد آرہے تھے، اور وہ یک دم ہی اُداس ہوگیا۔ عبداللہ اسی شام اخبار کی کاپی ہاتھ میں لئے گاؤں روانہ ہوگیا اور پورے راستے سوچتا رہا کہ ابا کو کیسے بتائے گا۔ مولوی صاحب کو چڑائے گا جو اُسے کوڑھ مغز کہتے تھے، گاؤں والوں کو دکھائے گا جو سمجھتے تھے کہ اس کے دماغ میں بھوسا بھرا ہوا ہے۔ عبداللہ نے صبح سویرے گھرمیں قدم رکھا، توابا چار پائی پر پڑا کچھ سوچ رہا تھا اور ماں دیگچی میں چائے بنارہی تھی۔ دیکھ ابا دیکھ، تیرے بیٹے نے کیا کیا ہے، پورے نمبر، سب سے زیادہ مارکس پورے ڈویژن میں، دیکھ اخبارمیں بھی آیا ہے، اب میں بھی صاحب بن جاؤں گا بلے بلے، شاوا شاوا۔ باپ اورماں اپنے بیٹے کے بوسے لیتے رہے اور روتے رہے۔ جذبات کا سمندر جب ٹھنڈا ہوا تو فضلو نے کہا۔ چل عبداللہ، سائیں کودکھاتے ہیں اسے بھی تو پتہ چلے کہ میرے بیٹے نے کیا کیا ہے۔ اُس نے تجھے گالی دے کے نکالا تھا نہ چل آج اسے بتاتے ہیں۔ عبداللہ گویا ہوا، چھوڑ دے ابا، مجھے پسند نہیں تیرا وڈیرہ، پھر کوئی ہنگامہ کرے گا، مجھے ڈر لگتا ہے۔ ابے کچھ نہیں ہوگا، نوکروں کی خوشی میں مالک خوش ہوتے ہیں تو چل۔ آج میں سینہ تان کے کوئی بات کرسکوں گا۔ زندگی میں پہلی بار آج میں اس گاؤں کی زمین پر فخر سے چل سکوں گا۔ آج میں کپڑا کندھے پہ رکھ کے نہیں پگڑی بنا کے پہنوں گا تو چل۔ اور یوں عبداللہ چارو ناچار ڈیرے کی طرف روانہ ہوا۔ ڈیرے پر پہنچے تو سائیں موجود تھا مگرموڈ کچھ خراب ہی معلوم ہورہا تھا۔ مگر فضلو تو اپنی ہی دھن میں مست تھا کہنے لگا سائیں یہ میرا لونڈہ آیا ہے آج پنجاب سے، اس کا آج میٹرک کا رزلٹ نکلا ہے۔ اچھا کتنے پرچوں میں فیل ہوا ہے سائیں نے مضحکہ خیز لہجے میں پوچھا۔ نہ سائیں ٹاپ کیا ہے پورے ضلع میں، یہ دیکھ اخبار میں اِس کا نام آیا ہے۔ سائیں آپ کا بیٹا بھی تو تھا شہرمیں میٹرک کے امتحان میں، چھوٹے سائیں نے تو کمال ہی کردیا ہوگا۔ یہ سنتے ہی سائیں کی آنکھ انگارہ ہوگئیں، ان کا بچہ پرچوں میں فیل ہوگیا تھا، کہنے لگا حرام خور مجاق اڑاتا ہے، سن لیا ہوگا کسی سے، یہ تیرے پلے نے بتایا ہوگا اخبار پڑھ کے۔ ٹھہر ذرا میں نکالتا ہوں تیرا گھمنڈ۔ فضلو کی تو جیسے روح ہی نکل گئی، اس نے تو سوچا بھی نہ تھا ایسا ہوگا کہنے لگا نہ سائیں، ہم تو تیری ملکیت ہیں، مجھے نہ پتہ تھا، نتیجہ میں غلطی ہوگئی ہوگی، چھوٹا سائیں تو ملک میں سب سے ہشیار ہے۔ مگر جو تیر کمان سے نکل گیا وہ واپس کہاں آتا ہے سائیں نے اخبار پھاڑ کے فضلو کے منہ پر مارا اور لاتوں گھونسوں کی بارش شروع کردی۔ اب عبداللہ سے نہ رہا گیا، اس نے بھاگ کے سائیں کا ہاتھ پکڑلیا، اور کہا سائیں معاف کردے ہمیں کیا پتہ تھا، تو چھوڑ دے میرے ابا کو، سائیں غصے میں آپے سے باہرہوگیا اور ہاتھ چھڑاتے ہوئے کہا، نہیں چھوڑتا حرامی کی اولاد، کیا کرے گا۔ عبداللہ کیا کہتا صرف اتنا کہا کہ اللہ پوچھے گا بس پھر کیا تھا فضلو کی پٹائی ختم اورعبداللہ کی شروع۔ جب سائیں اور اُس کے نوکروں نے مار مار کے باپ بیٹا کوادھ موا کردیا تو نجانے کیوں سائیں کو ایک خیال آیا۔ کہنے لگا ہاں یہ ٹھیک ہے، یہ میری ملکیت ہی تو ہیں فضلو نے ٹھیک کہا، مگر بھینسیں بھی ملکیت ہیں اور میں نشانی کے طور پر انہیں گرم سلاخوں سے داغ دیتا ہوں، جو میرا نشان ہے ۔ مجبور عبداللہ کے کپڑے اتروائے گئے اور کمر پہ کھولتی ہوئی سلاخ سے نشان لگادیا گیا۔ چیخوں سے آسمان ہل گیا مگر زمینوں کے جو مالک ہوتے ہیں ان کا دل کب کوئی چیز خاطرمیں لاتا ہے۔ سائیں نے نخوت بھرے لہجے میں کہا، اب سالا ساری جندگی پگڑی پہن کے نہیں آئے گا۔ ہاری پیدا ہوا ہے ہاری مرے گا۔ اس کا باپ بھی ہاری تھا تو بیٹا بھی ہاری مرے گا، اگرآج کی پٹائی سے بے غیرت بچ گیا تو۔اور پھر سائیں کے بندوں نے اللہ کے بندوں کو اٹھا کے ان کے گھر کے سامنے پھینک دیا۔ گاؤں میں خبر پھیل گئی، کوئی حکیم کو بلا لایا تو کوئی گورکن کو کہ عبداللہ کے بچنے کی امید کسی کونہ تھی، ہونٹ پھٹ گئے تھے، آنکھیں سوج گئی تھیں، دانت باہر نکل گئے تھے اور جو جلنے کا نشان تھا اس میں خون رس رہاتھا۔ چاچا دینو نے بڑی جان ماری، کوئی دنوں بعد عبداللہ بستر سے اٹھنے کے قابل ہوا۔ ننگ دھڑنگ زخموں سے چور پورے گاؤں کے سامنے پڑا رہنے سے جو ٹھیس خود اعتمادی کوپہنچتی ہے اس کا اندازہ کوئی اورکیسے لگا سکتا ہے عبداللہ کچھ ہفتوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوا، تب تک فضلو نے گاؤں چھوڑنے کی ٹھان لی تھی۔ قریبی شہر میں چاچا دینو کا کوئی جاننے والا تھا اس نے مزدوری دلانے کا وعدہ کر لیا تھا کچھ پیسے بھی چاچا دینو اور کچھ اور دوستوں نے دے دیئے تھے۔ جس سے کچھ روز کھانے کا گذارہ ہو سکتا تھا۔ فضلو نے اگلے دن صبح سویرے اپنا گھر اور تھوڑا بہت جو کچھ بھی اس میں تھا، اسے چھوڑا اور شہر روانہ ہوگیا کبھی واپس نہ آنے کے لیے۔ اس شہر کو ایک بڑا گاؤں کہا جائے تو بہتر ہوگا، جو سہولیات بڑے شہروں میں ہوتی ہیں وہ یہاں عنقا تھیں، مگر فضلو کو کام خوب مل جاتا تھا۔ گاؤں کا مشقتی جسم تھا گھنٹے کام کرتا تو بھی نہ تھکتا تھا اور اوپر سے ایمان دار، یہ دونوں ہی باتیں شہری لوگوں میں مفقود تھیں۔ کچھ دن توعبداللہ شہری زندگی میں مٹر گشت کرتا رہا پھر ایک دن فضلو سے پوچھا، ابا اب کیا کروں فضلو بیٹا میری تو سات نسلوں میں کسی نے میٹرک نہیں کیا، مجھے کیا پتہ میٹرک کے بعد کیا کرتے ہیں توایسا کر ڈاکیہ لگ جا، ایڈریس پتہ تو پڑھ لے گا ناں ہاں ہاں بابا تو فکر نہ کر، اور یوں عبداللہ ڈاکیہ بننے کی فکر میں لگ گیا۔ اسے خواب میں بھی یہی دکھتا کہ وہ ڈاکیے کی سرکاری نوکری کررہا ہے اور لوگوں کو خط، ٹیلی گرام اورمنی آرڈر پہنچارہا ہے۔ کچھ دن بعد عبداللہ جنرل پوسٹ آفس کے سامنے انٹرویو کی لائن میں کھڑا تھا، ایک آسامی اور کوئی بندے کھڑے تھے، سال سے سال تک کے، عبداللہ تو فقط سال کا ہی ہوگا۔ خیر انٹرویومیں یہ کہہ کرمنع کردیا کہ عمر بہت کم ہے، ذاتی سائیکل نہیں ہے کہ ڈاک جاکر ڈال سکے اور تجربہ نہیں ہے۔ عبداللہ نے بڑی کوشش کی کہ بات بن جائے مگرعبداللہ کی زندگی میں کوئی کام اتنا آسانی سے بھلا کب ہوا ہے اور یوں عبداللہ بے نیل و مرام گھر واپس آگیا۔ ابا اب کیا کروں اسی سوال کے ساتھ صبح عبداللہ پھر فضلو کے سامنے کھڑا تھا۔ فضلو نے آس پاس کچھ لوگوں سے مشورہ کیا، کسی نے کہا کلرک لگوا دے تو کسی نے پائلٹ بننے کامشورہ دیا، کسی نے فوج کی نوکری کو زندگی کا حاصل قرار دیا توکسی نے مزید پڑھائی کومقصدِ حیات۔ الغرض فضلو نے تمام معلومات عبداللہ کے گوش گذار کردیں۔ جب کچھ نہ سمجھ آیا تو گورنمنٹ کالج میں پری انجینئرنگ میں داخلہ لے لیا کہ ریاضی میں عبداللہ کے ہمیشہ پورے نمبر آتے تھے۔ فضلو نے سختی سے منع کردیا تھا کہ کتابوں کے پیسے نہیں ہیں مگرعبداللہ نے سوچا کہ کسی سے مانگ کے کام چلا لے گا۔ پھوپھی کے گاؤں میں کوئی کالج تھا ہی نہیں ورنہ عبداللہ کب کا وہاں جاچکا ہوتا۔ عبداللہ کی شہرت کچھ کلاسوں بعد ہی ہوگئی۔ ایک ہی تو تھا جو صبح سے لے کر رات تک یا تو لیکچر ہال میں ہوتا یا لائبریری میں، عبداللہ آنکھ بچا کر کالج کے ردی کے ڈبے سے آدھی استعمال کی ہوئی کاپیاں اورپین پینسل بھی اٹھا لیا کرتا تھا۔ عبداللہ اپنے نوٹس شاپنگ بیگ میں لایا کرتا تھا اور یوں کالج بھر کو طنز کرنے کے لیے ایک کھلونا مل گیا تھا، مگر عبداللہ نے تو جیسے نہ سننے اور نہ بولنے کی قسم کھائی ہوئی تھی جو دل چاہے جو مرضی بولتا رہے، عبداللہ نے صرف پڑھنا تھا اور بس۔ کچھ ہفتوں بعد کالج میں ریاضی کے نئے استاد آئے، عبداللہ کو یہ مضمون بہت پسند تھا مگر استاد کو اس کے سوالات چبھتے تھے۔ فیثاغورث ہو یا ٹرگنو میٹری، کوآرڈک ایکویشن ہو یا الجبرا، عبداللہ کو اگر روز مرہ زندگی میں ان کا اطلاق سمجھ نہ آئے تو نہ وہ خود چین سے بیٹھتا اورنہ ہی ٹیچر کو بیٹھنے دیتا۔ روز روز کی اس تکرار کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹیچر کلاس میں آتے ہی سب سے پہلےعبداللہ کو باہر نکال دیتا۔ کچھ دن عبداللہ نے برداشت کیا مگر پھر کالج آنے کا فائدہ ہی کیا جب کلاس ہی اٹنیڈ نہ کرسکتا ہو۔ آج عبداللہ ٹیچرکے کہنے کے باوجود کمرے سے باہر نہیں گیا، میں کیوں جاؤں میں غلط سوال نہیں پوچھتا، نہ ہی نیت آپ کو تنگ کرنے کی ہے، مگرآپ بلاوجہ جب چاہے مجھے سب کے سامنے ذلیل کرتے ہیں اور کوئی دکھ نہ ہو، اگر اس کے بدلے کچھ سیکھنے کو مل جائے، آپ ظلم کرتے ہیں، اللہ پوچھے گا یہ سننا تھا کہ ٹیچر نے کلاس ختم کرنے کا اعلان کیا اور ڈسپلنری کمیٹی میں عبداللہ کے خلاف درخواست دے دی۔ کالج پرنسپل نے عبداللہ کو اپنے والدین کو لانے کا کہا، مگر عبداللہ جانتا تھا کہ اس کا باپ کبھی کالج نہیں آئے گا اور اگر اسے کسی ممکنہ جھگڑے کی بھنک بھی پڑی تو، وہ اپنے ہاتھ سے ہی عبداللہ کو مار ڈالے گا اور یوں کالج پرنسپل نے عبداللہ کی بات سنے بغیر یک طرفہ فیصلہ دے دیا اور عبداللہ کو کالج سے خارج کردیا گیا۔ آج تو جیسے عبداللہ کی دنیا ہی ختم ہوگئی، وہ خواب جو دیکھے تھے، انجینئر بننے کے، کچھ کر دکھانے کے، بڑا آدمی بننے کے، سب چور ہوگئے۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ گھر پہ کیا بتائے، کس منہ سے جائے گا، خیر اسی سوچ بچار میں جب گھر پہنچا تو فضلو بہت خوش نظرآیا، دیکھتے ہی کہنے لگا عبداللہ میں نے مزدوری چھوڑ دی ہے اور کرایہ پہ ایک ٹھیہ لے لیا ہے برتنوں کا، اب میں برتنوں کا کام کروں گا آرام سے بیٹھ کر اس دن تک، جب تک تو انجینئر نہیں بن جاتا، اب شاید ہم بھی خوش ہوسکیں گے۔ ابا آج مجھے کالج سے نکال دیا گیا ہے، برے کردار کی وجہ سے، اب کہیں اور داخلہ بھی نہیں ملے گا، فضلو کو اپنے بیٹے پر پورا یقین تھا کہ کچھ بھی ہو، اس کا کردار بے داغ ہے، عبداللہ انگلیوں میں چراغ تھا۔ ویسے بھی جب بھوک کی بیماری بدن سے چمٹی ہو ناں تو، خواہشوں کی ملکہ کوسوں دور رہتی ہے۔ فضلو نے اداس لہجے میں کہا، عبداللہ مجھے لگتا ہے کہ تجھے مولوی کی بد دعا لگ گئی ہے تو شاید بے نام ہی رہ جائے، تو فکر چھوڑ اور میرے ساتھ ٹھیے پر بیٹھا کر، اور یوں عبداللہ نے ٹھیے پر بیٹھنا شروع کردیا۔ ساتھ میں وہ کوئی نہ کوئی کتاب ساتھ لے جاتا پڑھنے کو، آج کل زیادہ تر زور اسلامی کتابوں اورانگریزی سیکھنے پر تھا۔ عبداللہ شہر کی لائبریری سے روز نئی کتابیں لے آتا۔ اثر نعمانی، عزیز اثری، وحیدہ نسیم، قدرت اللہ شہاب، جبار توقیر، سعید لخت، کمال احمد رضوی، نسیم حجازی، سعادت حسین منٹو، علیم الحق حقی، ناصر کاظمی، یاس یگانہ، لطیف فاروقی، علامہ راشد الخیری، عشرت رحمانی، حسینہ معین، انتظار حسین، شوکت تھانوی اور کرشن چندر۔ وہ کون سا ایسا مصنف تھا جو عبداللہ نے چھوڑ دیا ہو۔ ایک دن ایک گاہگ دکان پر آیا اسے لالٹین چاہئے تھی۔ فضلو نے ایک لالٹین اس کے سامنے رکھ دی اور کہا یہ روپے کی ہے۔ بڑی اچھی ہے پائیدار، لیک بھی نہیں ہوتی، اس کا شیشہ بھی دستیاب ہے وغیرہ وغیرہ، کچھ ہی دنوں میں فضلو ایک گھاگ سیلزمین بن چکاتھا۔ مگر مجھے تو ولایتی چاہئے، گاہک نے کچھ سوچتے ہوئے کہا۔ فضلو نے ایک اور لالٹین نکال کے رکھ دی اور قیمت روپے بتا کر زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگا، اس کی خصوصیات کے بارے میں۔ تھوڑی سی تکرار کے بعد گاہک نے ولایتی لالٹین میں خرید لی جب کہ لوکل وہ میں بھی خریدنے پر آمادہ نہیں ہوا۔ جب وہ چلا گیا تو فضلو نے قہقہہ لگایا اور کہا، یہ شہری لوگ اپنے آ پ کوبہت عقلمند سمجھتے ہیں، دونوں لالٹین ایک ہی جگہ کی بنی ہوئی ہیں صرف پیکنگ کا فرق ہے۔ عبداللہ کو یہ بات سخت ناگوار گذری اس نے باپ سے کہا، ابا تو، تو بدل گیا ہے، شہری ہوا تجھے راس نہیں آئی، اب کیا توجھوٹ بھی بولے گا نہیں عبداللہ یہ یہاں کا عرف ہے، ایسا ہر کام میں ہوتا ہے، شروع میں کئی ہفتوں میں سیدھی سچی بات کرتا رہا مگر کچھ نہ حاصل ہوا، اب دیکھ کام دھندہ کیسا چمک رہا ہے۔ مگرابا، جان دینی ہے اللہ پوچھے گا۔ ہاں بیٹا، کہتا تو، تو ٹھیک ہی ہے چل وعدہ آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔ اگر تیرا اور تیری ماں کا بھوکوں مرنے کا خیال نہ ہوتا تو کبھی یوں نہ کرتا۔ چھوڑ ابا، مجھے تو نہ ڈرا، اب مرنے سے، مرنا ہوتا تو کب کا مرگیا ہوتا۔ بھوکا مرنا لکھا ہے تو ایسے ہی سہی، پر جھوٹ نہ بولیں گے۔ کچھ روز بعد اخبارمیں ایک نئے کالج کا اشتہار آیا جو کسی این جی او نے غریب اور یتیم بچوں کے لئے کھولا تھا مگر وہاں انجینئرنگ کی تعلیم نہیں دی جاتی تھی۔ انہوں نے پری میڈیکل سے شروع کیا تھا اور کلاسیں بھی شام کو ہوتی تھی۔ عبداللہ اسی شام کالج پہنچ گیا اور ایڈمیشن فارم جمع کروا دیا۔ انٹرویو کے وقت تمام ماجرا سچ سچ کہہ سنایا کہ پچھلے کالج سے کا سرٹیفکیٹ کیونکر حاصل ہوا۔ ایڈمشن کمیٹی کواس بات کا پورا احساس تھا کہ یہ پوزیشن ہولڈر بچہ ہے اور اگر آگیا تو اس کا نام مارکیٹنگ اور فنڈز کے حصول میں پوری طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ مگرعبداللہ کی اس قدر صاف گوئی انہیں بالکل نہ بھائی، پرنسپل صاحب کہنے لگے برخوردار، تمہارے میٹرک میں نمبر ضرور اچھے ہیں مگرساتھ ساتھ تم تھوڑے سے بے وقوفِ اور بدعقل بھی ہو۔ نہیں پرنسپل صاحب، عبداللہ نے ان کی بات کو بیچ میں سے اچکتے ہوئے کہا، میں بے عقل ہوسکتا ہوں مگر بدعقل اور بے وقوف نہیں۔ سب ہنسنے لگے اور کہا کہ بے وقوف یہ تو ایک ہی بات ہے، بھلا بتاؤ اس میں فرق کیا ہے جناب بے عقل وہ ہوتا ہے جسے اللہ نے عقل دی ہی نہ ہو، اس بارے میں کوئی دعویٰ فی الوقت نہیں کرتا، آپ پڑھائیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ بدعقل وہ ہوتا ہے جس کے پاس عقل تو ہو مگر وہ اسے غلط کاموں میں استعمال کرے، میں ایسا کچھ نہیں کرتا۔ بے وقوف، وقوف سے نکلا ہے، جیسے کہ وقوف عرفہ، ٹھہرنے کو کہتے ہیں، ایسا شخص جو ٹھہرکے، ٹک کے کچھ نہ کرسکے وہ ہوا بے وقوف اور میرے میں یہ خصوصیت بھی نہیں پائی جاتی۔ ایڈمیشن کمیٹی نے مزید کچھ کہے بغیر فُل اسکالر شپ کے ساتھ اس کے فارم پر دستخط کر دئیے، اور یوں عبداللہ ڈاکٹر بننے کے خواب دیکھنے لگا اور وقت کا پہیہ اپنی رفتارسے گھومتا رہا۔ کالج میں یوں توسب معمول کے مطابق چل رہا تھا، عبداللہ کی ذہانت کا ڈنکا ہر سُو بج رہا تھا کوئی تقریری مقابلہ ہو یا بیت بازی کا، کوئی ڈرامہ ہو یا مضمون نِگاری، عبداللہ کا نام ہی اس بات کی ضمانت تھا کہ کالج کی پہلی پوزیشن آنی ہے۔ عبداللہ نے بارہا اس کالج کے بچوں کو ہرایا جہاں سے وہ نکالا گیا تھا۔ ایک استاد ایسے تھے جوعبداللہ کو بے حد پسند کرتے تھے ان کا نام تھا عبدالرحمن۔ وہ درسِ نظامی سے فارغ التحصیل تھے، پرانے زمانے کے انڈیا سے پڑھے ہوئے تھے اور کالج میں اردو، اسلامیات اور مطالعۂ پاکستان پڑھاتے تھے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 76 | https://www.urduzone.net/main-gunahgar-na-thee-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | ہم تین بہنیں تھیں اور بھائی کوئی نہ تھا۔ امی کو فوت ہوئے دس برس گزر چکے تھے۔ میں بہنوں میں بڑی تھی اور اب ہم تینوں ہی باشعور ہوچکی تھیں۔ والد صاحب کی عمر پیرانہ سالی کی طرف گامزن تھی، وہ ریٹائرڈ ہوچکے تھے، انہیں بیٹیوں کے بیاہ کی بہت فکر تھی۔ قریبی رشتے داروں میں ایک خالہ ہی ایسی تھیں جو تواتر کے ساتھ ہماری خبر گیری کو آیا کرتی تھیں۔ جب بھی آتیں، والد صاحب یہی تذکرہ لے کر بیٹھ جاتے۔ شبو بہن اپنی بھانجیوں کے رشتوں کی فکر کرو، تمہارے سوا اور کون ہے جو ان کی شادیاں کروانے میں میرا مددگار ہوگا۔ تب خالہ شبو یہی کہتی تھیں۔ بھائی صاحب میں دن، رات اسی کوشش میں لگی ہوں، کوئی اچھا رشتہ ملے تو آپ کو بتائوں گی، فکر نہ کریں، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے سبھی بچیاں جلد اپنے گھروں کی ہوجائیں گی۔ اسی کوشش میں دو سال بیت گئے۔ میں نے بی اے کرلیا، باقی دونوں چھوٹی بہنیں بھی تعلیم مکمل کرنے والی تھیں۔ تبھی ایک دن خالہ جان خوش خوش ہمارے گھر آئیں اور والد صاحب کو بتایا کہ میں نے ردا کے لئے ایک بہت اچھا رشتہ تلاش کرلیا ہے۔ لڑکا بیرون ملک ہے اور میری سہیلی زارا کا بیٹا ہے۔ اس کا بچپن اور لڑکپن میری نظروں کے سامنے گزرا ہے لہٰذا فکر کی ہرگز کوئی بات نہیں ہے۔ آپ کی بیٹی میری بیٹی ہے، اس کے دکھ سکھ کی ضامن ہوں گی، اگر آپ یہ رشتہ قبول کرلیں۔ اگلے روز خالہ نے شہریار کے والدین سے ابو کو ملوایا۔ انہوں نے یہی کہا کہ جیسے شبانہ بہن مطمئن ہیں، ویسے میں بھی ہوں کیونکہ مجھے کلی طور پر شبانہ پر بھروسہ ہے۔ یوں جھٹ پٹ میری بات شہریار کے ساتھ طے ہوگئی۔ گرچہ والد صاحب نہ تو شہریار سے ملے اور نہ ہی انہوں نے لڑکے کو دیکھا تھا۔ وہ اس امر پر بھی رضامند ہوگئے کہ نکاح ٹیلیفون پر ہوجائے گا۔ اس بات پر بھی انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ خالہ چونکہ اس گھرانے کو عرصے سے جانتی تھیں، میرے دکھ سکھ کی ضمانت بھی لی تھی لہٰذا دو ماہ کے اندر اندر میرا نکاح ٹیلیفون پر ہوا اور پھر مجھے کچھ عرصے بعد میرے شوہر شہریار کے پاس جانے کا پروانہ مل گیا۔ جب میں وہاں ایئرپورٹ پر اتری، ہاتھ میں شہریار کی تصویر تھی مگر وہ مجھے لینے نہیں آئے تھے۔ جو شخص مجھے لینے آیا، میں نے اسے ایک لمحہ میں پہچان لیا، یہ میرا دیور ایاز تھا۔ ایاز کو دیکھ کر پریشان ہوگئی۔ اس نے بھی حیرت اور حسرت بھری نگاہ مجھ پر ڈالی مگر ہماری گفتگو سلام و دعا سے آگے نہ بڑھی۔ اسے غالباً خبر نہ تھی کہ میں اس کی بھابی بن گئی اور میں بھی قطعی اس امر سے بے خبر تھی کہ ایاز میرا دیور ہوگا۔ تمام راستے ہم دونوں خاموش رہے اور ہمارے درمیان خاموشی کے علاوہ جو چوتھا وجود تھا، وہ شخص شہریار کی کمپنی کا ڈرائیور تھا۔ اس کی موجودگی میں غالباً ایاز نے مجھ سے کلام کرنا مناسب نہیں جانا تھا۔ شہریار ڈیوٹی پر گئے ہوئے تھے، ان کو آج کسی اہم میٹنگ کے باعث چھٹی نہ مل سکی تھی۔ گھر میں ساس موجود تھیں، جنہوں نے پیار سے استقبال کیا اور کھانا وغیرہ دینے کے بعد شہریار کے کمرے تک رہنمائی کی۔ کہا کہ بیٹی جب تک شہریار آئے، تم سو جائو اور آرام کرلو، سفر سے تھکن ہوجاتی ہے۔ واقعی میں بہت تھکی ہوئی تھی، بستر پر لیٹتے ہی نیند نے اپنی آغوش میں لے لیا۔ جب آنکھ کھلی رات کے آٹھ بج رہے تھے اور شہریار بھی آچکے تھے۔ اپنے شوہر کو پہلی بار دیکھ کر مجھ پر جو کیفیت طاری ہوئی، بیان نہیں کرسکتی۔ وہ عمر میں مجھ سے دس برس سے بھی کچھ زیادہ ہوں گے۔ سنجیدہ اور متین لیکن بدصورت نہ تھے، اچھی شکل و صورت اور جاذب نظر شخصیت کے حامل تھے ۔ عمدہ پوسٹ پر تھے، کافی تنخواہ اور خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ فیملی مختصر تھی۔ ایک بہن بیاہتا پاکستان میں تھی اور یہ دو بھائی تھے۔ ایاز کو دیکھ کر دھچکا سا لگا تھا اور اب شہریار کو دیکھتے ہی میں حیرت و افسردگی کے ملے جلے احساسات کے الائو میں گر پڑی تھی۔ ایسا کیوں تھا، یہ آگے بیان کروں گی۔ شہریار سے گفتگو ہوئی تو اچھے لگے اور سوچا کہ والدین کی لاج رکھنی ہے۔ اپنے شوہر سے عمر بھر کو وفادار رہوں گی، ان کی حرمت کی امین رہوں گی۔ انہوں نے مجھے پسندیدگی کے احساس کے ساتھ قبول کیا تھا۔ صد شکر کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ناپسند نہیں کیا تھا، ورنہ ٹیلیفون پر ہونے والا نکاح اور بغیر دیکھے اپنے دولہا کو قبول کرنے کا مرحلہ میرے لئے ایک آزمائش سے کم نہیں تھا۔ ماضی یادوں کا ایک ایسا باغ تھا جس میں رنگ برنگے پھول کھلے ہوئے تھے، وقت کے ساتھ لمحہ لمحہ جو مرجھاتے تھے تو ان کی جگہ نئے پھول کھل جاتے، تاہم آج کے بعد تہیہ کرلیا کہ اپنے ماضی کے جھروکے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کرلوں گی کیونکہ مشرقی لڑکی ہونے کے ناتے مجھے اب تمام زندگی وفاداری کے ساتھ اپنے جیون ساتھی کی نذر کرنی تھی۔ جب ایاز کو پہلی نظر میں ایئرپورٹ پر دیکھا تبھی یہ تہہ کرلیا تھا۔ جب سے آئی تھی، اس سے بات کرنے سے پرہیز کرتی تھی، حالانکہ ساس اس طرزعمل کو محسوس بھی کرتی تھیں مگر یہ میری مجبوری تھی۔ نہیں چاہتی تھی ہمارے دلوں میں ماضی کا عکس پھر سے ابھر آئے۔ چاہتی تھی کہ ایاز میری بے رخی سے اس قدر دلبرداشتہ ہوجائے کہ مجھ سے نفرت کرنے لگے۔ مجھے اب صرف شہریار کی پروا تھی، ان کے سوا کسی اور کو دیکھنا تو کیا سوچنا تک نہ چاہتی تھی۔ پچھتاتی تھی کہ کیوں ایاز سے ماضی میں رشتہ جوڑا تھا۔ اے کاش کہ وہ میری زندگی میں نہ آیا ہوتا۔ کیا خبر تھی کہ وہی شخص بعد میں مجھے دیور کے روپ میں مل جائے گا لیکن قسمت کے کھیل نیارے ہوتے ہیں۔ اس میں ہمارا کوئی دوش نہیں ہوتا کیونکہ ہم مستقبل میں نہیں جھانک سکتے کہ کل کیا ہوگا۔ دو ماہ تک شہریار کا رویہ بہت اچھا رہا۔ وہ میرے ساتھ دوستوں کی طرح رہ رہے تھے، ان کی باتوں میں فراست جھلکتی تھی۔ سنجیدگی کے ساتھ تہذیب یافتہ گفتگو کرتے تھے، تبھی میرے دل میں ان کی قدر ومنزلت روزبروز بڑھتی جاتی تھی۔ ایک روز اچانک ہی میری زندگی کی صبح ملگجی ہوگئی۔ سورج تو نکلا مگر اس کے روبرو شک و شبے کے سیاہ بادلوں کا غلبہ تھا۔ شہریار مجھ سے کھنچے کھنچے تھے اور سیدھے منہ بات نہیں کررہے تھے۔ شروع میں کچھ نہیں سمجھی لیکن پھر رفتہ رفتہ یقین ہوگیا کہ میرے شوہر کی بے رخی اور بے اعتنائی بلاوجہ نہیں ہے۔ ایک دن ان سے اصرار کیا کہ وجہ بتایئے کیوں آپ کا رویہ اجنبیوں جیسا ہوگیا ہے۔ پہلے تو چپ رہے پھر بولے۔ سن سکو گی بھرم جو قائم ہے، وہ بھی چلا جائے گا، تو تم کو بھی میری زندگی سے جانا پڑے گا۔ ایسی بات سن کر کون بیوی قرار سے رہ سکتی ہے، میرا بھی قرار جاتا رہا اور اصرار بڑھتا گیا، یہاں تک کہ میں نے ان کے قدموں کو چھو کر کہا کہ خدا کے لئے مجھے اس نامعلوم آگ کے الائو میں سے نکالیے جو نتیجہ ہوگا، قبول کرنے پر تیار ہوں لیکن اب مجھ سے مزید یہ سب کچھ برداشت نہ ہوگا۔ آپ کا رویہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی گھونٹ گھونٹ زہر ہلاہل پلا رہا ہو، میں سوچ سوچ کر گویا قریب المرگ ہوتی جاتی ہوں۔ آخرکار انہیں اپنے لب کھولنے پڑے۔ کہنے لگے۔ جو پوچھوں، سچ سچ بتانا ہوگا، یہ بتائو کہ کیا تم شادی سے پہلے کسی سے پیار کرتی تھیں ہرگز نہیں۔ میرا جواب تھا۔ اگر کسی کے پاس اس کا ثبوت ہو تب یہ سن کر دہل گئی۔ سوچنے لگی تو کیا ایاز نے ازخود اپنے بڑے بھائی کو بتا دیا ہے کہ ماضی میں جب ہم طالب علم تھے، ہماری ایک دوسرے سے دوستی تھی۔ بے شک یہ پاکیزہ تعلق تھا مگر جذباتی یا جسمانی آلودگی اس میں شامل نہ تھی محض زبان سے اظہار پسندیدگی کیا تھا۔ ایک ہونے کا خواب بھی دیکھا تھا ہم دونوں نے جو اس وقت کی مجبوریوں کے باعث پورا نہ ہوسکا تھا لیکن اب تو میں اور ایاز ایک دوسرے سے بات بھی نہ کرتے تھے تاکہ میری ازدواجی زندگی تباہ نہ ہوجائے۔ لیکن اچنبھے کی بات یہ تھی کہ میرے شوہر کو یہ بات کس نے بتا دی تھی، جبکہ اس کا علم صرف مجھے اور ایاز کو تھا۔ تو کیا ایاز نے خود اپنے بڑے بھائی سے کہہ دیا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں وہ جس لڑکی کو پسند کرتا تھا، وہ میں تھی۔ یہ تو عجیب بات تھی، بھلا ایسا کیسے ہوسکتا تھا سوچا کیوں نہ خود شہریار کو ساری بات بتا دوں تاکہ ہماری زندگی مزید غلط فہمیوں کا شکار نہ ہوجائے۔ میں نے ان کو بتا دیا کہ ایک روز جب میں بس اسٹاپ پر کھڑی تھی، ایک غنڈے نے مجھے موٹرسائیکل مار کر گرا دیا تھا، مجھے سخت چوٹ لگی، اٹھ بھی نہ سکتی تھی کہ تبھی ایک نوجوان آگے بڑھا جس نے مجھے سہارا دے کر زمین سے اٹھایا۔ میرے پائوں میں فریکچر ہوگیا تھا، وہ مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے گیا اور ایکسرے وغیرہ کروانے کے بعد گھر پہنچایا۔ اس وقت والد صاحب گھر پر نہ تھے، بہنیں مجھے سہارا دے کر گھر کے اندر لائیں۔ جب میں ٹھیک ہوگئی اور کالج آئی تو پتا چلا کہ ایاز میرا کلاس فیلو ہے۔ ہماری پسندیدگی کی ابتدا ہوگئی مگر یہ پسندیدگی کالج کی حد تک رہی، ہم کالج سے باہر بھی کبھی نہ ملے۔ ایاز ایف اے میں ایک پرچے میں رہ گیا اور اس نے کالج چھوڑ دیا، پھر میں نے سنا کہ وہ بیرون ملک چلا گیا ہے تبھی میری دوستی اور پسندیدگی اسی موڑ پر ختم ہوگئی۔ بس اتنی سی بھول تھی، معاف کردیجئے۔ جو تم نے خطوط ایاز کو لکھے تھے، کیا وہ اس بھول میں شامل نہیں تھے ہاں میں نے چند خطوط لکھے تھے، ایاز کے ایک دوست سے اس کا پتا لیا تھا لیکن ان خطوط کا جواب نہ ملا تو پھر یہ رابطہ بھی ختم ہوگیا۔ اور اس بے وقوف نے اب تک یہ خطوط سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں، نہ جانے کیوں یہ آپ کو کہاں سے ملے اس کے بریف کیس سے جو ایک دن وہ کھلا چھوڑ گیا تھا۔ میں نے ویسے ہی کھولا تھا اور یہ خطوط میرے ہاتھ پڑ گئے، لفافے کی پچھلی طرف تمہارے گھر کا پتا لکھا ہوا تھا۔ میں لفافے کی بیک پر ضرور گھر کا پتا لکھتی تھی کہ شاید وہ جواب دے دے، مگر اس نے کسی خط کا جواب نہ دیا، شاید اس وجہ سے کہ کہیں اس کا کوئی خط میرے والد کے ہاتھ نہ لگ جائے۔ میں نے رو کر اپنے شوہر سے بہت بار معافی طلب کی کہ یہ میری نادانی کی بھول تھی۔ نہیں جانتی تھی جس کو خط تحریر کررہی ہوں، میری شادی اسی کے بڑے بھائی سے ہوجائے گی۔ اس وقت تو انہوں نے سرد مہری سے کہا تھا کہ معاف کردیا ہے مگر بہت مضطرب رہتے تھے۔ ایک روز انہوں نے ایاز سے کہا کہ تمہاری نوکری ہے، تم یہاں رہو، میں دبئی جارہا ہوں یہاں کی نوکری چھوڑ کر کیونکہ مجھے یہ جگہ پسند نہیں ہے۔ کوشش کرکے انہوں نے دبئی کی ملازمت حاصل کی اور مجھے لے کر یہاں آگئے۔ ایاز سے دور ہوجانے کے باوجود میرے شوہر کو سکون نہ آیا۔ بے شک میرا ایاز سے ایک پاکیزہ تعلق تھا مگر یہ بات شہریار کے لئے سوہان روح تھی کہ شادی سے قبل میں نے جس شخص کو پسند کیا، وہ ایاز ہی کیوں تھا۔ شہریار کے دل سے یہ کانٹا نہ نکل سکا۔ انہوں نے مجھ سے شدید سرد مہری اختیار کرلی۔ ایسی چپ سادھ لی جو کہ کلیجے کو شق کرنے والی تھی۔ ہمارے درمیان ایک ان دیکھا کھنچائو اور تنائو بڑھنے لگا، گھر کی فضا ایک عقوبت خانے جیسی ہوگئی جس میں ہر دم میرا دم گھٹا گھٹا سا رہنے لگا۔ تکلیف دہ حد تک خاموشی ہم میاں اور بیوی کے درمیان رہتی تھی۔ چھٹی کے روز جبکہ وہ زیادہ دیر تک گھر موجود رہتے تب بھی مجھ سے بات نہ کرتے۔ میں ان سے بات کرتی تو جواب نہ دیتے۔ میں کسی سے بات کرنے کو ترسنے لگی۔ جلد ہی مجھے معلوم ہوگیا کہ دل بہلانے کو شہریار نے کسی اور عورت سے دوستی کرلی ہے، وہ اب زیادہ تر فارغ وقت اسی کے ساتھ باہر گزار آتے اور میں قیدیوں کی طرح تمام وقت تنہائی سے لڑتی رہتی تھی۔ میں زندگی سے تنگ رہنے لگی۔ میکے جانے کا کہتی تو شہریار کو ناگوار گزرتا تھا۔ کہتے تھے میکے جانے کا نام مت لینا، ایک بار اس گھر سے چلی گئیں تو دوبارہ یہاں قدم نہ رکھ پائو گی۔ ایک بچی کی ماں بن چکی تھی لہٰذا طلاق کے تصور سے کانپ جاتی تھی۔ سوچتی تھی ایک بار گھر سے گئی تو بچی بھی عمر بھر باپ کی محبت کو ترس جائے گی، پھر جب وہ بڑی ہوکر مجھ سے اپنے باپ کے بارے میں سوال کرے گی تو کیا جواب دوں گی، کیسے اس کو مطمئن کر پائوں گی۔ شہریار کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو میں نے اپنی بدقسمتی اور بدنصیبوں سے سمجھوتہ کرلیا۔ والد ضعیف اور بیمار تھے، ان کو کسی صورت صدمے سے دوچار نہ کرنا چاہتی تھی، پھر سنا کہ دونوں بہنوں کی شادیاں ہوگئی ہیں، وہ بیاہ کر اپنے گھر چلی گئی ہیں، ابو اکیلے رہتے ہیں اور بھی دل پریشان رہنے لگا۔ ایک بار پاکستان جاکر ابو سے ملنا چاہتی تھی کہ ان کی یاد میں دل تڑپتا تھا لیکن اس خوف سے نہیں جاتی تھی کہ شہریار نے کہہ دیا تھا۔ گھر سے چلی جائو گی تو پھر دوبارہ قدم نہ رکھ پائو گی، اپنی بچی سے پیار ہے تو بس اسی طرح صبر اور خاموشی سے زندگی گزارنی ہوگی۔ وہ بھی اپنی بچی سے دور نہ رہنا چاہتے تھے، اس کے ساتھ پیار کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے۔ بس یہی تعلق تھا جو ہم دونوں کو جوڑے ہوئے تھا۔ جس عورت سے شہریار کا تعلق تھا، اس کا نام زیبی تھا۔ زیبی سے دوستی گہری ہوتے ہوتے پیار میں بدل گئی۔ شہریار نے اس عورت سے شادی کرلی۔ یہ دوسری شادی رنگ لائی۔ آخرکار مجھے زیبی نے قید تنہائی سے نجات دلائی، یوں کہ وہ میرے پیچھے پڑگئی اور مجھے گھر سے نکلوا کر دم لیا۔ میں پاکستان اپنے والد کے پاس آگئی، وہ کافی بیمار تھے۔ تنہائی نے اور ان کی زندگی کو مشکل کردیا تھا، ان کو کسی اپنے کی شدید ضرورت تھی پھر ان کو فالج نے بستر پر گرا دیا اور مجھے اللہ تعالیٰ نے ان کی خدمت پر مامور کردیا۔ ایاز کو یہ علم نہیں تھا کہ شہریار نے بریف کیس میں رکھے ہوئے میرے خطوط پڑھ لئے ہیں۔ یقینا اس نے ان کو تلف بھی کردیا ہوگا مگر وہ یہ نہ سمجھ سکا کہ اس کے بھائی کا رویہ اس کے ساتھ اس قدر کھردرا اور روکھا پھیکا کیوں ہے۔ سوچتی ہوں اس پتھر دل انسان نے مجھے اور ایاز کو کتنی خاموشی سے مگر کتنی بڑی سزا دی۔ آج تک ایاز نہیں سمجھ سکا اس کا بھائی اس سے ناراض کیوں ہے۔ آج تک میں نہیں سمجھ سکی کہ سنگ دل شہریار نے مجھے معاف کردینے کے باوجود بھی کیسی معافی دی کہ اس کی دی ہوئی سزا میں جھلستی رہتی ہوں حالانکہ میں نے کوئی گناہ بھی نہ کیا تھا جبکہ وہ میرے سامنے اس عورت کو گھر پر لاتے تھے مگر میں اف بھی نہ کرسکتی تھی۔ آہ بھی چھپ کر بھرتی تھی، مجرم نہ ہوتے بھی مجھے احساس جرم کی دلدل میں دھکیل دیا اور خود پر ہر ناجائز خوشی کو جائز کرلیا۔ آج میری بیٹی باشعور ہے۔ وہ مجھ سے سوال کرتی ہے۔ امی آپ کو ابو نے کیوں چھوڑ دیا ہے اور اس سوال کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ اپنے والد کی خدمت کا مجھے موقع ملا۔ یہ سعادت مجھے نصیب ہوئی کہ میں نے اپنے فالج زدہ باپ کی اس وقت تندہی سے خدمت کی جب ان کو خدمت کی ضرورت تھی۔ وہ خاموش نگاہوں سے مجھے اس طرح دیکھتے تھے جیسے ان کا رواںرواں مجھے دعائیں دے رہا ہو۔ میں ان کے سہارے جیتی تھی۔ آج شہلا کی شادی کردی ہے تو زندگی کے باقی دن میں اپنی بیٹی کے سہارے جی رہی ہوں۔ خدا نے جیسی تقدیر میری بنائی، ایسی کسی کی بیٹی کی نہ ہو۔ آر راولپنڈی | null |
null | null | null | 77 | https://www.urduzone.net/khojh-episode-2/ | خلافِ توقع صبح عبداللہ اُٹھا تو اُس کا موڈ کافی خوشگوار تھا، جسم پر چوٹوں کے نشان مگر چہرے پر وہی ازلی مسکراہٹ جو اس کی شخصیت کا حصہ تھی۔ ماں نے جلدی سے گرم گرم پراٹھا سامنے رکھ دیا اور باپ کی قمیص سے بنائی گئی قمیص بھی رکھ دی۔ عبداللہ ماں سے، اماں یہ روٹی کہاں سے آئی تو کھالے چپ کرکے کل کا بھوکا ہے۔ سائیں کے ڈیرے سے آٹا لائی ہے نا تو کھاتا ہے کہ نہیں ماں نے بڑی مشکل سے آنسو روکتے ہوئے کہا۔ عبداللہ کا دل تو نہیں چاہ رہا تھا مگر ماں کے غم کو دیکھتے ہوئے روٹی کھائی اور قمیص پہن کر باہر نکل گیا۔ عبداللہ جلد از جلد چاچا دینو کے پاس پہنچ کر اپنے دل کاغم ہلکا کرنا چاہتا تھا۔ چاچا دینو نےعبداللہ کی شکل دیکھی تو مسکرانے لگا۔ عبداللہ کو تو جیسے آگ ہی لگ گئی۔ اوئے چاچا، کیسا دوست ہے تُو مجھے پھینٹی پڑی اور تو ہنس رہا ہے عبداللہ یہ تو سینک ہورہی ہے کُندن کی۔ چاچا یہ موٹی موٹی باتیں کرکے دل نہ جلا، مجھے کچھ پوچھنا ہے چاچا میں کیا کروں گا میری جندگی تو ختم ہوگئی، ڈیرے پہ جانے پر پابندی لگ گئی۔ تجھے پتہ ہے نا کل کیا ہوا ہے ہاں، ہاں عبداللہ پورے گاؤں کوپتہ ہے۔ تو کیا اللہ کو بھی پتہ ہوگا ہاں بیٹا وہ تومالکِ کُل ہے سب دیکھتا، سب سنتا ہے۔ تو پھر وہ مجھے بچانے کیوں نہیں آیا سائیں کے بندے آگئے تھے نا مارنے، تُو تو کہتا ہے میں اللہ کا بندہ ہوں تو وہ کیوں نہیں آیا بچانے بیٹا ہر کام میں اللہ کی حکمت ہووے ہے، شاید تیرا ڈیرے پہ کام کرنا اسے منظور نہ ہو۔ چل تو چھوڑ اُسے، آ نماز پڑھ لیں مسجد جا کر، ظہر ہونے والی ہے۔ ظہر پڑھ کے چاچا دینو سبزی کی ریڑھی لے کر گاؤں کے بس اسٹینڈ پرکھڑا ہوگیا اور عبداللہ اس کے ساتھ ساتھ۔ چاچا ہم نماز کیوں پڑھتے ہیں تاکہ اللہ پاک خوش ہوجاویں۔ اگر ہمیں نماز پڑھ کر خوشی نہ ہووے تو بھی اللہ پاک خوش ہوجاویں گے چاچا دینو دیر تک عبداللہ کو دیکھتا رہا مگر جواب کچھ نہ دیا۔ اسی طرح باتوں باتوں میں دن ڈھل گیا، چاند سامنے آیا تو دونوں نے گھر کی راہ لی۔ چاچا نے جاتے ہوئے کہا، عبداللہ دیکھ چاند اور اس کی چاندنی کتنی پیاری ہے چھوڑ چاچا ابھی تو بھوک لگی ہے، جب پیٹ خالی ہونا تو چاندنی واندنی کچھ اچھا نہ لگے ہے۔ چاندسے پیاری ہیں مجھ کوبھوک میں دو روٹیاں جب کوئی بچہ مرے گا کیا کرے گی چاندنی فضلو کئی ہفتوں سے سوچ رہا تھا کہ عبداللہ کا مستقبل کیا ہوگا کئی بار خیال آیا کہ سائیں سے پھرمعافی مانگ کر عبداللہ کو ڈیرے پر لے آؤں کہ غریب لوگوں کا واحد آسرا یہ ڈیرہ ہی تو تھا، مگرسائیں کے غصے اور عبداللہ کی سوال کرنے کی مستقل عادت کے ڈر سے چپ رہا۔ آج برابر والے گاؤں سے ڈیرے پر کچھ مہمان آئے ہوئے تھے، ان میں کچھ بچے بھی تھے جنہوں نے پیلی شلوار قمیص کا اسکول یونیفارم پہنی ہوئی تھی۔ یہ دیکھتے ہی فضلو کے دل میں بھی اُمید جاگی کہ وہ عبداللہ کو اسکول میں داخل کروا دے۔ اس طرح شاید اسے زندگی میں کوئی کام بھی مل سکے اور اُس کا وقت بھی برباد نہ ہو۔ اگلی صبح فضلو نے عبداللہ کو تیار کیا اورگاؤں کے واحد اسکول کی طرف چل پڑا، اسکول پہنچا تو دیکھا کہ تین میں سے دو کمروں میں گائے اور بھینس بندھی ہوئی تھیں، عبداللہ سے پھر نہ رہا گیا اور بول پڑا، استادجی کیا ڈھور ڈنگر بھی پڑھنے آتے ہیں ابے نہیں یہ وڈیرہ سائیں کے ہیں، پھر اُستاد جی فضلو سے مخاطب ہوکر کہنے لگے کہ فضلو وڈیرہ سائیں سے اجازت لے آ، ان کی اجازت کے بغیر یہاں کوئی داخلہ نہیں لے سکتا۔ مگراسکول تو سرکاری ہے فضلو نے احتجاجاً کہا۔ اور سرکار سائیں کی ہی تو ہے ، استادجی نے لقمہ لگایا۔ عبداللہ نے پھر سے ٹانگ اڑائی، تو استاد جی کتنے بچے پڑھ رہے ہیں اسکول میں صرف دو، وہ دونوں میرے بیٹے ہیں، باقی سائیں نے کسی کو اجازت نہیں دی۔ توسائیں کے بچے ابے پگلے وہ تو شہر کے بڑے اسکولوں میں ہوں گے، وہ کوئی غریبوں کے اسکولوں میں تھوڑا ہی آئیں گے۔ کچھ دیر کی مزید بحثِ لاحاصل کے بعد فضلو اورعبداللہ واپس گھر کی طرف چلے گئے۔ فضلو نے عبداللہ کا دل بڑا کرتے ہوئے کہا، تو فکر نہ کر پاس والے گاؤں میں داخلہ کرادوں گا۔ روز گاڑی میں چلے جانا بس اڈے سے، ڈرائیور میرا جاننے والا ہے، وہ کرایہ نہیں لے گا میں شام کو اس کی گاڑی دھو دِیا کروں گا۔ کچھ دنوں کے بعد سائیں شہر گیا تو فضلو چپکے سے برابر والے گاؤں چلا گیا اسکول پتہ کرنے کو۔ عبداللہ پورا دن اسی کا انتظار کرتا رہا، فضلو آیا اور کہا کہ وہاں داخلہ نہیں ملا اور سوگیا، عبداللہ کو کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیا ہوا مگر پوچھے تو پوچھے کیا رات کے پچھلے پہر عبداللہ کی آنکھ کھلی تو ابا کو اماں سے کہتے سنا، ارے نیک بخت وہاں اسکول میں بچوں سے کام کرواتے ہیں، ان سے غلط حرکت وغیرہ بھی کرتے ہیں، پورے گاؤں میں یہ بات مشہور ہے، ہمارا عبداللہ تو ویسے بھی بڑا کمزور ہے کہ شور بھی نہیں کر سکے گا۔ اس کے نصیب میں نہیں ہے اسکول ۔۔۔ تو پریشان نہ ہو، اللہ کوئی سبیل کرے تو کرے بظاہر تو کچھ سُجھائی نہیں دیتا۔ پتہ نہیں کب کوئی آنسوعبداللہ کی آنکھ سے نکلا اور تہہ خاک ہوا۔ آج فضلو پھر مسجد میں انہی مولوی صاحب کی منت سماجت کررہا تھا کہ عبداللہ کو مسجد میں قرآن و نماز پڑھا دیں اور مدرسے میں داخلہ دے دیں۔ دیکھ فضلو تیرے بچے کے کرتوت اور شہرت کوئی اچھی نہیں ہے، گاؤں بھر میں، اوپر سے وڈیرہ سائیں ناراض ہوگئے تو چندہ بھی نہیں ملے گا، تو اگر وعدہ کر کہ تیرا لال سوال نہیں پوچھے گا اور روز مسجد اور مدرسے کی جھاڑو پونچھا کرے گا تو کل سے بھیج دے۔ اور یوں کچھ گھنٹوں کی غلامی اور سوال نہ کرنے کی شرط پر عبداللہ کا داخلہ ہوگیا۔ عبداللہ مسجد میں پڑھائی کی منازل بہت تیزی سے طے کرتا چلا گیا۔ صبح فجر کے بعد ہی آجاتا اور مغرب کے بعد گھر جاتا جب کہ معمول کے اوقات صبح سورج نکلنے سے لیکر ظہر کی نماز تک تھے۔ کھانا بھی مدرسے میں کچھ نہ کچھ مل ہی جاتا، نورانی قاعدہ، یَسَّرناالقرآن، ناظرہ، تجوید سب کچھ عبداللہ نے سال کے عرصے میں مکمل کرلیا، لکھنا پڑھنا بھی سیکھ لیا، حافظہ اس کمال کا کہ سال سال پہلے کی باتیں یوں ازبر ہوتیں جیسے کل کی بات ہو۔ دوسال میں معمولی نوک جھونک کے علاوہ ابھی تک کوئی بڑا مسئلہ نہ ہوا تھا۔ ایک دن مولوی صاحب نے عبداللہ کو مولوی بننے کامشورہ دیا۔ مولوی صاحب مولوی کسے کہتے ہیں بھئی وہ شخص جوانسانوں کو اللہ کا راستہ دکھائے وہ مولوی ہوتا ہے۔ تو مولوی کو راستہ کون دکھاتا ہے اسے دین کا علم راستہ دکھاتا ہے۔ تو لوگ دین کا علم حاصل کرلیں مولوی کی ضرورت کیا ہے لوگوں میں اتنی عقل نہیں ہوتی۔ تومولوی کے پاس کہاں سے آئی مولوی کوا للہ دیتا ہے۔ تو لوگوں کو کیوں نہیں دیتا اور اس گفتگو کے بعد مولوی صاحب نے عبداللہ کو مولوی بنانے اور عبداللہ نے مولوی بننے کاخیال دل سے نکال دیا۔ مدرسے وہ اب بھی جاتا تھا، ایک استاد سے حدیث اور فقہ پڑھنے، مگر اب اس کے سوالوں کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا تھا۔ سورۃ الذاریٰت اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں۔ آج کی کلاس مولوی صاحب نے اس جملے سے شروع کی، پوری جماعت نے اقرار میں سر ہلایا مگر عبداللہ کو بھلا آسان باتیں کب سمجھ آتی تھیں مولوی صاحب سمجھ نہیں آیا۔ مولوی صاحب نے غصے میں عبداللہ کو دیکھا اورعربی اور اردو میں آیت اور اس کا ترجمہ پھر بیان کردیا۔ مولوی صاحب بات نہیں بنی، عبداللہ پھر گویا ہوا۔ اب مولوی صاحب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا، انہوں نے چیخ کے کہا بدبخت سب بچوں کوسمجھ آگیا، تیرادماغ ہے یا بھوسا تجھے کیا مسئلہ ہے جو اتنی آسان بات پلے نہیں پڑتی۔ مولوی صاحب، فرشتے موجود ہیں نا، کوئی گھنٹے رکوع میں تو کوئی سجدے میں، کوئی حمد و ثنا کے لیے تو کوئی طواف میں مگن، تو اللہ کو میری عبادت کیوں چاہئے آخر میری عبادت فرشتوں کی عبادت سے کیسے مختلف ہوئی چپ کر، بدبخت ہر بات پہ سوال نہ پوچھا کر اللہ کا کلام ہے اور تو مسجد میں بیٹھا ہے۔ مگر اللہ سائیں نے یہ کلام ہمارے واسطے بھیجا ہے، اگر میں سمجھوں گا نہیں توعمل کیسے کروں گا مجھے فرق سمجھادیں ورنہ میں تو نہیں پڑھتا نماز۔ کیا ضروری ہے کہ فتنۂ محشر بھی بنوں وجہِ تخلیقِ جہاں ہوں یہ سزا کافی ہے عبداللہ کے یہ الفاظ پوری کلاس میں بجلی بن کے گرے۔ مولوی صاحب نے اس کفر کی پاداش میں ارتداد کا فتویٰ لگایا اور خبر گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ فضلو بھاگتا ہوا آیا، ایک خلقت جمع ہوگئی، چاچا دینو کو بھی خبر کردی کسی نے، سمجھا بجھا کے عبداللہ سے کہا، معافی مانگ مگر عبداللہ نہ تو معافی مانگے نہ نما زپڑھے۔ خیر لوگوں کے سمجھانے پر مولوی صاحب نے عبداللہ کو کلمۂ توحید پڑھا کے پھر سے مسلمان کیا اور فضلو سے مٹھائی کا مطالبہ۔ مسلمان ہونے کے بعد عبداللہ نے مولوی صاحب سے کہا، مولوی صاحب وہ سوال کا جواب تو دے دیں۔ ابے عقل کے دشمن، اسی سوال کی وجہ سے تو سارا جھگڑا ہوا ہے۔ تجھے ایمان عزیز ہے کہ نہیں پر وہ سوال تو وہیں کا وہیں رہا نہ لے جا فضلو اسے، آجائیں وڈیرہ سائیں شہر سے واپس، اس گاؤں میں یہ کافر رہے گا یا میں۔ عبداللہ پہ تومولوی صاحب کی بات کا کچھ اثر نہ ہوا مگر فضلو کی جان نکلی جارہی تھی، عبداللہ بمشکل سال کا ہوگا مگر اس کے مسئلے، پورے گاؤں کے برابر تھے گھر پہنچتے ہی فضلو نے کہا عبداللہ، آج تو مولوی بھی تیرا دشمن ہوگیا، سائیں پہلے ہی تجھ سے خار کھاتا ہے، نہ دنیا سے یاری نہ دین سے، دونوں ہی دشمن ہوگئے، تیرا کیا ہوگا ابا تو مجھے زہر لادے تیری بھی جان چھوٹے اور میری بھی۔ اتنے میں دروازے کے باہر کسی نے آواز لگائی، آنے والا چاچا دینو تھا۔ چاچا دینو نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بات کا رخ موڑا۔ عبداللہ تجھے بلی پسند ہے ہاں چاچا بہت پسند ہے، اُچھلتی کودتی قلابازیاں کھاتی، قلقاریاں بھرتی، اپنی دنیا میں مگن۔ کیا وہ اپنے کسی بھی کام میں اللہ کی نافرمانی کرتی ہے نہیں چاچا، وہ کر ہی نہیں سکتی، اس کے پاس اتنا دماغ تھوڑی ہوتا ہے۔ اور فرشتے، کیا وہ گناہ کرسکتے ہیں اُم م م م، نہیں چاچا ان کے پاس گناہ کا جذبہ نہیں ہوتا۔ توعبداللہ یہی تو وہ من مرضی ہے جس کی وجہ سے اِنسان ممتاز ٹھہرا اور اسی من مرضی کی وجہ سے پکڑ ہوگی۔ عبداللہ کو اپنے سوال کا جواب مل گیا، مگر فضلو کی پریشانی تو کچھ اور تھی۔ آخر کار فضلو نےعبداللہ کی ماں کے ساتھ مل کر ایک فیصلہ کرہی لیا، اور وہ تھا عبداللہ کو اپنی بہن کے پاس پنجاب بھیجنے کا۔ فضلو کی بہن کی شادی پنجاب کے ایک دیہاتی گھرانے میں ہوئی تھی، امیر تو وہ بھی نہ تھے مگر کم از کم ہاری نہ تھے، زمین کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا تھا، اس کے شوہر اِس پر کام کرتے تھے اور اولاد کوئی تھی نہیں، اور یوں صبح سویرے پَو پھٹنے سے پہلے عبداللہ دکھی دل اور روتی آنکھوں کے ساتھ اپنے ماں، باپ اور دینو چاچا کو خدا حافظ کہہ کر روانہ ہوگیا۔ عبداللہ اپنی پھوپھی سے مل کر بہت خوش ہوا، صرف دو بندے ہی تو تھے گھر میں، اور عبداللہ یوں بھی تنہائی پسند تھا۔ کچھ ہی دنوں میں پھوپھی نے عبداللہ کا نئی روشنی نامی سرکاری اسکول میں داخلہ کرادیا۔ پیلی یونیفارم عبداللہ کوبہت پسند آئی۔ عمر کے اعتبار سے یوں تو عبداللہ کو پانچویں کلاس میں ہونا تھا، مگر اسے نہیں آتی تھی۔ لہٰذا سال کی عمر میں اسے پہلی جماعت میں اپنی سے آدھی عمر کے بچوں کے ساتھ بیٹھنا پڑا۔ پورے اسکول میں ہیڈ ماسٹر کوچھوڑ کے فقط تین استاد اور تھے، نہ مکمل فرنیچر، نہ بجلی اور پانی بھی وہ جو گھوڑے، گدھے سب ہی پیتے تھے۔ مگر عبداللہ کی پیاس تو علم سے ٹھیک ٹھاک بُجھ رہی تھی وہ جماعتیں ، ماہ میں پھلانگتا چلا گیا، اورصرف سال کی عمر میں نویں تک پہنچ گیا، اب بورڈ کے امتحانات ہونے والے تھے لہٰذا پورا سال پڑھنا تھا۔ سال کے شروع کے ہفتے میں ایک استاد نے عبداللہ کو بلایا اورنصیحت کی، بیٹا تو مجھے بڑا پسند ہے، تو ذہین ہے، اچھے سوال پوچھتا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس تیرے سارے سوالوں کے جواب بھی نہیں ہوتے، مگر دیکھ یہ بورڈ کے امتحان ہیں، یہاں پوزیشن کے لیے زبردست مقابلہ ہوتا ہے، تو کوشش کر اگر کوئی پوزیشن تو نے لے لی بورڈ میں، تو اس بہانے شاید ہمارے اسکول کے بھاگ کھل جائیں اور سرکار یہاں پر کوئی مناسب عمارت اور انتظامات کروا دے۔ ہمیں بڑی امیدیں ہیں تجھ سے، اللہ تیراحامی وناصرہو عبداللہ ایک نئےعزم، ایک نئے جوش، ایک ولولے کے ساتھ اُٹھا اور اُس نے سوچ لیا کہ کوئی فائدہ نہیں زندگی کا اگر پوزیشن نہ آئی تو۔ گھر جا کے پھوپھی سے ذکر کیا تو وہ کچھ پریشان ہوگئیں، ایک تو اضافی کتابوں کا خرچ اور دوسرا وہ عبداللہ کی جذباتی طبیعت کو جانتی تھیں، انہیں لگا کہ اس لڑکے کی اگر پوزیشن نہ آئی تو کہیں کچھ کر نہ گذرے۔ اور یوں وہ بھی دن رات عبداللہ کے ساتھ لگ گئیں، اس کی تیاری میں۔ ان چار سالوں میں عبداللہ صرف ایک بار ہی گاؤں جاسکا، اپنے والدین سے ملنے، ماں ملاقات پہ اتنا روئی کہ آئندہ عبداللہ نے جانے کا ذکر ہی نہ کیا۔ وہ اکثر کہتا میں ایک دن ماں باپ کو اُس دلدل سے نکال لاؤں گا۔ پھوپھی کو شاعری اور اردو سے بڑا لگاؤ تھا، اُنہوں نے عبداللہ کی اُردو اور شاعری پر بڑی توجہ کی۔ اس کی پڑھائی کی رفتار بڑھانے کے لیے اسے روز کوئی نہ کوئی کتاب دے دیتی جو اکثر وہ ردّی والے سے کوڑیوں کے مول خرید لیتی تھیں ۔ پروین شاکر، فیض احمد فیض، اکبر الہٰ آبادی، چودھری فضلِ حق، نسیم حِجازی سے لے کرعمران سِیریز، مظہرکلیم، ابوالاثر حفیظ جالندھری، علامہ اقبال، سعدی و رومی، کوئی مصنف بچا نہیں تھا، جس کی کتاب عبداللہ نے پڑھی نہ ہو، اور حافظے کا کمال یہ کہ ہزار سے اوپر شعر یاد کرچکا تھا۔ اسی سال ڈویژن میں ہونے والے تقریری اور بیت بازی کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن کے بعد عبداللہ اور اُس کی پھوپھی کی خوشی دیدنی تھی۔ خیر پڑھتے پڑھتے عبداللہ کی نظر کمزور ہوگئی اورعینک لگ گئی مگر کتابوں کا جو شوق چڑھا وہ اُترنے کا نام ہی نہ لیتا تھا۔ عبداللہ کے دوستوں کی تعداد صفر تھی کبھی کبھار چاچا دینو بہت یاد آتے تو اُداس ہوجاتا اور اُنہیں خط لکھ دیتا جس کا وہ باقاعدگی سے جواب دیتے تھے۔ خیر وقت اپنی مقررہ رفتار سے گزرتا چلا گیا۔ آج اخبار میں میٹرک کے امتحان کا رزلٹ تھا۔ عبداللہ نہ تو خود رات بھر سویا نہ کسی کو سونے دیا۔ شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو پورے محلے میں جوعبداللہ کے لیے دعا نہ کررہا ہو۔ پھوپھی توسرتا پا دعا ہی بن گئی تھیں۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 78 | https://www.urduzone.net/yeh-dukh-bhulaya-nahi-jata-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | میرے شوہر جس فیکٹری میں ملازم تھے، اس کا مالک بہت نیک اور شریف آدمی تھا۔ اس کا نام احمد کمال تھا۔ احمد کمال کی کافی جائداد تھی۔ جس علاقے میں ان کی رہائش تھی، وہاں قریب ہی اوسط درجے کا ان کا ایک مکان بھی تھا جو چار کمروں اور ایک صحن پر مشتمل تھا۔ یہ گھر عرصے سے خالی پڑا تھا۔ فیکٹری میں کام کرتے ہوئے بدقسمتی سے ایک روز میرے شوہر کلیم بوائلر کے پھٹنے سے شدید طور پر جھلس گئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ وہ احمد کمال کی فیکٹری کے بہت پرانے کارکن تھے۔ مالک کو اپنے محنتی، دیانتدار ملازم کے جاںبحق ہوجانے کا صدمہ ہوا۔ احمد کمال نے ہماری مدد میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا۔ مجھے گھر بیٹھے گارمنٹ کی سلائی کا کام بھجواتے اور رہنے کے لیے اپنے بنگلے کے قریب وہ گھر بھی دے دیا جو عرصے سے خالی پڑا ہوا تھا۔ بتاتی چلوں کہ پہلے ہم کرائے کے مکان میں رہتے تھے، اب کرایہ ادا کرنے سے قاصر تھے، تبھی انہوں نے یہ مکان عنایت کیا تاکہ ہم کرائے کی زحمت سے بچ سکیں۔ احمد کمال کے احسانات کیا کیا گنوائوں لیکن قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا کہ ان کی عنایتیں بعد میں شرمندگی میں بدل گئیں جن دنوں بیوہ ہوئی، میرے دو بچے تھے۔ ایک بیٹی فائزہ اور ایک بیٹا فاران۔ یہی دونوں میری زندگی کا کل سرمایہ تھے۔ بیٹی تیرہ سال کی تھی جبکہ بیٹا گیارہ برس کا تھا۔ جب کلیم نے فیکٹری کے حادثے میں وفات پائی۔ اب مجھے دونوں کی ماں اور باپ بن کر پرورش کرنی تھی۔ بچوں کو پروان چڑھانے کی خاطر سخت محنت کی۔ توقع تھی کہ میری یہ محنت رنگ لائے گی اور جب فائزہ اور فاران بڑے ہوجائیں گے تو سارے دلدر دور ہوجائیں گے لیکن باپ کا سایہ سر پر نہ ہونے کی وجہ سے فاران آوارہ لڑکوں کے ہتھے چڑھ گیا اور ساتویں جماعت کے بعد اس نے اسکول چھوڑ دیا۔ سارا دن گھر سے غائب رہنے لگا۔ صبح کا نکلتا رات کو گھر لوٹتا تھا۔ جلد ہی ظاہر ہوگیا کہ وہ چرس وغیرہ کا نشہ کرنے لگا تھا۔ پہلے تو گھر کی اشیا غائب ہونے لگیں کیونکہ وہ انہیں بیچ کر نشہ کرتا تھا۔ پھر مجھ سے رقم طلب کرنے لگا۔ کہاں تک اس کا مطالبہ مانتی کہ محنت مشقت کی اجرت سے گھر کا خرچا مشکل سے پورا ہوتا تھا لیکن فاران کو کیا پروا تھی۔ جب اسے نشے کے لئے رقم نہ ملتی، میرا گریبان پکڑ لیتا اور گلا پکڑ کر دبانے لگتا، تب میری چیخیں نکل جاتیں۔ فائزہ جہاں بیٹھی ہوتی، دوڑ کر آتی اور مجھے فاران سے چھڑاتی۔ کیا بتائوں کہ اس وقت دل کی کیا حالت ہوتی تھی۔ آنکھوں سے آنسو بہہ نکلتے اور کچھ بس نہ چلتا تو اسے بددعا دینے لگتی تھی۔ جب وہ میرا گلا اپنے ہاتھوں کی گرفت میں لیتا، بلبلا اٹھتی اور بے اختیار منہ سے بددعا نکل جاتی کہ فاران تجھے خدا سمجھے، اللہ کرے تجھ کو پھانسی لگے۔ جس اولاد سے زیادہ توقع ہو، اسی سے دکھ ملیں تو دل خون ہوجاتا ہے۔ میری بھی فاران سے مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں جو خاک میں مل گئیں۔ وہ یا تو گھر سے کئی روز غائب رہتا یا پھر سارا دن پڑا سوتا رہتا۔ ہمارے نزدیک وہ بے حس بس ایک زندہ لاش کی طرح تھا۔ فائزہ مجھے سمجھاتی تھی کہ ماں، بھائی کو پیار دو اور اسے مت دھتکارا کرو بددعائیں نہ دیا کرو، آخر تو تمہارا بیٹا ہے۔ کیا خبر کبھی خدا اسے راہ راست پر لے ہی آئے۔ لیکن میں تو مایوس ہوگئی تھی۔ یہی جواب دیتی تھی کہ فائزہ اب یہ بھٹکا ہوا کبھی راہ راست پر نہیں آسکتا۔ بھلا نشہ باز لوگ بھی کبھی راہ پر آئے ہیں اب تو یہی جی چاہتا ہے کہ کہیں ایسا گم ہو کہ گھر لوٹ کر نہ آئے۔ اس کے نشے نے تو ہمیں فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ جب گھر میں قدم رکھتا، ہنگامہ کھڑا ہوجاتا۔ وہ آتا ہی تب تھا جب اسے مجھ سے پیسے چاہئے ہوتے۔ جونہی وہ پیسے طلب کرتا، میرے منہ سے بددعائیں جاری ہوجاتیں کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہ بغیر روپے لیے ٹلنے والا نہیں ہے۔ میرے منہ سے اس قدر بلند آواز میں اسے بددعائیں نکلتیں کہ پڑوس تک آواز جاتی۔ تب اکثر پڑوسن بھی آکر سمجھاتی کہ بہن اولاد جتنی بری ہو، ایسی بددعا نہ دیا کرو۔ کوئی گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ منہ سے نکلی بات پوری ہوجاتی ہے۔ لوگوں کے سمجھانے سے دل اور دکھتا۔ میں کہتی تھی۔ تم لوگوں کو کیا پتا محنت کی کمائی جب بیٹا نشے میں اُڑائے تو کیسا جی بلکتا ہے۔ دیکھ لینا کہ اس بے غیرت کا انجام بُرا ہی ہوگا۔ یہ سچ ہے کوئی ماں کسی غیر کی اولاد کے لیے بھی ایسی بددعا پسند نہیں کرتی مگر اس لڑکے نے ایسا جی جلایا کہ لگتا تھا میرے اندر اس کے لیے ممتا ہی مر گئی ہے۔ سوچتی تھی شکر ہے فائزہ فرماں بردار اور احساس کرنے والی لڑکی ہے ورنہ میں تو جیتے جی مرجاتی۔ فائزہ پانچ وقت نماز پڑھتی تھی اور ہر نماز کے بعد اپنے بھائی کے سدھرنے کے لیے دعا کرتی تھی۔ وہ اسکول جاتی اور واپس آکر گھریلو کام کاج میں میرا ہاتھ بھی بٹاتی تھی۔ جب وہ گھر کا کام نمٹاتی، اس دوران میں اجرت پر کافی کپڑے سلائی کرلیتی تھی۔ میری اوقات نہ تھی کہ اپنی یتیم بچی کو اعلیٰ تعلیم دلواتی مگر اس کا شوق دیکھ کر قریبی کالج میں داخلہ دلوا دیا۔ فائزہ کالج سے آکر محلے کے بچوں کو ٹیوشن پڑھانے لگی۔ یوں وہ اپنا تعلیمی خرچہ نکال لیتی تھی۔ میرا ارمان تو یہ تھا کہ فاران تعلیم حاصل کرتا اور فائزہ کو میں میٹرک کے بعد کسی اچھے گھر بیاہ کر فرض سے سبکدوش ہوجاتی مگر یہ ممکن نہ ہوسکا اور مجھے فائزہ کی محنت پر انحصار کرنا پڑا۔ ایک دن جبکہ فائزہ کالج سے گھر آرہی تھی، جانے کس خیال میں تھی کہ گلی پار کرتے ہوئے احمد کمال کے بیٹے عاطف کمال کی گاڑی کے سامنے آگئی۔ سڑک پر گر گئی، زیادہ چوٹ تو نہیں آئی کیونکہ گاڑی بہت کم رفتار میں تھی۔ گاڑی سے ٹکرا کر گرنے کی صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ عاطف کے ساتھ گاڑی میں اس کی بہن بھی تھی۔ دونوں نے جلدی سے فائزہ کو اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا اور گھر پہنچا دیا۔ عاطف نے مجھ سے معذرت کی اور یہ بھی کہا۔ آنٹی میرا قصور نہ تھا، جانے آپ کی بچی کن خیالوں میں چل رہی تھی کہ گلی پار کرتے ہوئے اسے میری گاڑی بھی نظر نہیں آئی، شکر ہے رفتار آہستہ تھی اور میں نے عین وقت پر کار روک لی ورنہ تو چوٹ زیادہ لگنے کا امکان تھا۔ بہرحال پانی وغیرہ پینے سے فائزہ کے حواس بحال ہوگئے تو اس نے بھی عاطف سے معذرت کی اور وعدہ بھی کیا کہ وہ آئندہ سڑک یا گلی پار کرتے ہوئے احتیاط سے کام لے گی۔ یہ واقعہ آیا گیا ہوگیا مگر کچھ واقعات جو بظاہر معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں، اصل میں وہ معمولی نوعیت کے نہیں ہوتے۔ چوٹ جسم پر نہ لگی تھی مگر دل پر ضرور لگی کیونکہ اس کے بعد عاطف اور فائزہ نے ایک دوسرے کو فراموش نہ کیا۔ فائزہ تو لڑکی تھی۔ اسے اپنی یتیمی اور میری بیوگی کا احساس تھا، تبھی اس نے اپنے دل کے احساسات کو تھپک کر سلا دیا مگر عاطف ایک امیر زادہ نوجوان لڑکا تھا۔ فائزہ کی ایک جھلک دیکھ کر اس کے سکون کی دنیا جو تہہ بالا ہوئی تو وہ روزانہ ہی اس کی ایک جھلک دیکھنے کو چھٹی کے وقت کالج کے گیٹ کے پاس جا کھڑا ہوتا۔ پہلے فائزہ کو پتا نہ چلا مگر جب روز اسے وہاں کھڑا پایا تو جان گئی کہ یہ میرے لیے ہی آتا ہے۔ بچی تھی، ایسے معاملات سے ناواقف تھی، بری طرح ڈر گئی۔ اسے زیادہ خیال یہ تھا کہ میری ماں کو پتا چلا تو کیا ہوگا۔ ایسا نہ ہو کہ میری ذات اس کے لیے بدنامی کا باعث بن جائے۔ میں نے تو بیوگی کا یہ عرصہ احمد کمال کے پڑوس میں ایسے احتیاط سے گزارہ تھا کہ سارا محلہ ہی میری تعریف کرتا تھا۔ لوگ کہتے تھے کہ کلیم کی بیوہ نے شرافت سے محنت مشقت کرکے جس طرح بیوگی میں بچوں کی پرورش کی ہے، یہ تو بس اسی کی ہمت ہے۔ وہ یہ بھی کہتے کہ آفرین ہے، اس کی بچی نیک ہے لیکن لڑکا خراب نکلا ہے۔ لڑکے خراب ہوں تو لوگ افسوس کرتے ہیں لیکن اگر لڑکی خراب ہو تو لوگ صرف باتیں ہی نہیں بناتے، لعنت ملامت بھی کرتے ہیں اور رسوا بھی کرتے ہیں بلکہ بیوہ عورت کا جینا تک دوبھر کر ڈالتے ہیں۔ ایک روز فائزہ نے ہمت کرکے عاطف کو سمجھایا کہ میرے پیچھے کالج کے گیٹ تک مت آیا کرو، تمہیں تو معلوم ہے ہمارے کیا حالات ہیں، ہم تمہارے والد کی فیکٹری کے مزدور ہیں اور ان کے ہم پر احسانات بھی ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ ان کو علم ہوجائے تو ہم غریب لوگ ان کی بخشی ہوئی چھت سے بھی محروم ہوکر دربدر ہوجائیں۔ فائزہ نہیں جانتی تھی کہ عاطف سے بات کرنا زیادہ باعث مصیبت بن جائے گا۔ اپنی دانست میں تو اس امیر زادے کو اپنی مجبوریوں کا احساس دلا کر بات کو اسی موڑ پر ختم کرنا چاہتی تھی لیکن بات چیت کا یہ پہلا مرحلہ ہی اس کے گلے پڑ گیا۔ عاطف نے اصرار کیا کہ ایک بار میرے ساتھ چلو تو پھر کبھی تمہارے راستے میں نہ آئوں گا۔ بس یہی میری شرط ہے۔ بات نہ مانو گی تو روز مجھے اپنے کالج کے گیٹ کے سامنے کھڑا پائو گی۔ اس کا جواب سن کر میری بیٹی اور پریشان ہوگئی۔ مجھے کچھ بتا کر پریشان نہ کرنا چاہتی تھی۔ وہ جس بات سے خوف زدہ تھی، آخر وہی بات ہوگئی تھی۔ اس کی کچھ سمجھ میں نہ آرہا تھا کیا کرے۔ پہلے سوچا مجھے بتا دے، پھر یہ سوچ کر رہ گئی کہ ماں کیا کرلے گی زیادہ سے زیادہ احمد کمال سے کہے گی۔ وہ بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ دیں گے یا روکیں گے تو کہیں ایسا نہ ہو وہ اور ضد پکڑ لے۔ تب میں ضرور اسے پڑھائی سے ہٹا کر گھر بٹھا لوں گی۔ اگلے روز جب عاطف پھر اس کے پیچھے آیا۔ وہ اس کی گاڑی میں بیٹھ گئی تاکہ اس کو منت سماجت سے سمجھا سکے لیکن عاطف نے تو کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ اسے لے کر وہ ایک دوست کے بنگلے پر گیا اور کہا کہ مجھ سے شادی کرلو ورنہ عزت گنوا کر گھر جائو گی تو یقیناً عمر بھر پچھتائو گی۔ تم نہیں جانتیں میں جس چیز کو پسند کرلوں، اسے حاصل ضرور کرتا ہوں۔ اب میری بیٹی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ وہ کیوں اس سرپھرے نوجوان کی گاڑی میں بِنا سوچے سمجھے چڑھ بیٹھی تھی۔ اب تو وہ کلی طور پر اس کے رحم و کرم پر تھی۔ اس نے تبھی کہا۔ ٹھیک ہے میں عزت نہیں گنوانا چاہتی مگر تمہاری میری شادی کیسے ہوسکتی ہے۔ تم ایک امیر کبیر باپ کے بیٹے ہو اور میں ایک غریب بیوہ کی لڑکی ہوں، ہمارے خاندان کے درمیان دولت کا بہت فرق ہے، یہ رشتہ ہو ہی نہیں سکتا۔ رشتہ نہیں ہوسکتا، ہمارا نکاح تو ہوسکتا ہے اور اس کا انتظام کیا ہوا ہے۔ ہمارا نکاح آج ہی اسی وقت ہوسکتا ہے بلکہ ہوجائے گا اگر تم راضی ہوجائو، میں بعد میں گھر والوں کو بھی منا لوں گا۔ فائزہ ہمیشہ احمد کمال کے گھرانے کے ٹھاٹ باٹ کو رشک کی نگاہ سے دیکھتی آئی تھی۔ آج اسی گھرانے کا لڑکا اسے اپنی منکوحہ بنانے پر اصرار کررہا تھا۔ جانے کیا سوچ کر وہ عاطف کے ساتھ ہولی اور دونوں نے نکاح کرلیا۔ شام کو عاطف اس کو میرے گھر پر چھوڑ گیا۔ میں نہیں جانتی تھی کہ میری بیٹی کے پرس میں آج ایک اہم پرت بھی ہے اور وہ تھا اس کا عاطف کے ساتھ نکاح نامہ۔ دو دن سے فاران غائب تھا، اسی شام کو وہ بھی گھر آگیا۔ آتے ہی روپے طلب کرنے لگا کیونکہ اس کا نشہ ٹوٹ رہا تھا۔ میرے پاس اس روز پیسے نہیں تھے تبھی اس نے میری گردن کو دبوچنے کے لے اپنے ہاتھ بڑھا دیئے۔ میں حسب معمول چلاّنے لگی۔ اے بدبخت مجھے پھانسی نہ لگا، خدا کرے تجھے پھانسی لگے۔ آج میرے پاس تجھے دینے کو ایک پیسہ بھی نہیں ہے۔ میرے چلاّنے پر فائزہ دوڑی آئی اور اپنے بھائی کے کرخت ہاتھوں کی گرفت سے میری گردن چھڑانے لگی۔ تب فاران نے کہا۔ ماں روپے نہیں دیتی تو ہی دے دے، تیرے پاس تو ٹیوشن کے پیسے جمع رہتے ہیں۔ اس نے کہا۔ بھائی قسم ہے آج تو میرے پاس بھی کچھ نہیں ہے، ٹیوشن والے بچے پہلی کے بعد فیس لا کر دیتے ہیں اور ابھی پہلی میں دو تین روز باقی ہیں۔ تو جھوٹ بولتی ہے، تیرے پاس پیسے ہوں گے، کچھ تو ہوں گے ہی وہ بہن سے الجھنے لگا، تبھی اس کی نگاہ میز پر رکھے فائزہ کے پرس پر پڑ گئی۔ دوڑ کر گیا اور پرس اٹھا کر کھول لیا۔ پرس کو ٹٹولا پھر الٹ دیا۔ چند سکوں کے ساتھ کچھ کاغذ بھی میز پر بکھر گئے۔ اس نے ایک کاغذ کو اٹھا کر دیکھا، یہ نکاح نامہ تھا۔ عاطف کمال نے فائزہ کلیم سے نکاح کیا تھا، احمد کمال کے بیٹے نے اس کی بہن سے نکاح کرلیا تھا۔ نکاح نامہ پڑھتے ہی فاران کا رنگ بدل گیا۔ اس نے کہا تو یہ بات ہے، تو ایک فیکٹری کے مالک کی بہو ہے، اس کے اکلوتے وارث کی منکوحہ ہے۔ ایک امیر کبیر گھر کی بہو اور تیرے پاس پیسے بھی نہیں ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے فائزہ تو ایسے کھڑی بھائی کی طرف دیکھ رہی تھی جیسے زندہ لاش ہو۔ رنگت سفید پڑ چکی تھی جسے کاٹو تو لہو نہیں۔ ایک حرف بھی لبوں سے نکالنے کی سکت نہیں تھی اس میں، ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ وہ دروازے کی چوکھٹ کو تھامے کھڑی تھی اور مجھ سے نظریں ملانے کی ہمت نہ کر پا رہی تھی لیکن فاران اسے کب کسی بات کا ہوش تھا۔ اس نے بہن کا نکاح نامہ ہاتھ میں پکڑا اور باہر نکل گیا۔ جانے کس ارادے سے۔ ہم ماں بیٹی میں سے کوئی نہیں جانتا تھا کہ اب وہ کیا کرنے والا ہے۔ جونہی وہ گھر سے نکلا، سامنے اسے عاطف نظر آگیا۔ وہ اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا جبکہ اندر اس کے والد بھی موجود تھے۔ فاران نے بلند آواز میں للکارا۔ ہاں بھئی عاطف تم تو اب ہمارے رشتے دار ہوگئے ہو۔ رشتے میں میرے بہنوئی لگے نا کچھ روپے ہوں گے تمہارے پاس بھئی مٹھائی لے کر محلے میں بانٹنی ہے، خوشی کی بات ہے نا تم نے میری بہن سے نکاح کیا ہے۔ اس نے نکاح نامہ لہرایا تو عاطف کا رنگ فق ہوگیا۔ باپ کے ڈر سے وہ بولا۔ تم پاگل ہو، نشئی پاگل جانے کس کا کاغذ اٹھا لائے ہو یا جعلی کاغذ بنوا کر مجھے بلیک میل کررہے ہو محض روپوں کے لیے، یہ روپے لے لو مگر میرا تم سے کوئی رشتہ نہیں ہے، میں نے کوئی نکاح نہیں کیا کسی سے، مجھے بلیک میل نہ کرو۔ کیا تم نے نکاح نہیں کیا ہے میری بہن فائزہ سے بے غیرت جعلی آدمی تو تم ہو، اپنے عیش کی خاطر میری بہن سے جعلی نکاح نامہ پُر کروایا ہے، نکاح کیا ہے تو مانو، پھر اس کو رخصت کرکے گھر لے آئو۔ کہہ دیا نا کہ میں نے کسی سے کوئی نکاح نہیں کیا ہے۔ تمہاری بہن سے میرا کوئی واسطہ نہیں ہے، وہ تو بہن ہے میری، اب جائو یہاں سے۔ عاطف اسے دھکے دینے لگا اور نکاح نامہ چھین لینے کی کوشش کرنے لگا۔ فاران نے غصے میں جیب سے خنجر نکال لیا اور پے در پے عاطف پر وار شروع کردیئے۔ وہ تڑپ کر زمین پر گر گیا لیکن میرے بیٹے نے بس نہ کیا، وہ وار پر وار کرتا گیا یہاں تک کہ عاطف کے چوکیدار نے پیچھے سے آکر اسے دبوچ لیا جو نماز پڑھنے قریبی مسجد میں گیا ہوا تھا۔ اس شور پر احمد کمال بھی گھر سے باہر نکل آئے، پھر تو محلے دار اکٹھے ہوگئے۔ عاطف کو اسپتال اور فاران کو تھانے لے گئے۔ نکاح نامہ تو عاطف کے خون میں تربرتر ہوچکا تھا، اس پر درج نام و تحریر بھی سرخ ہوگئی تھی اور پڑھی نہ جاتی تھی لیکن پولیس کے سامنے فاران اپنے بیان پر ڈٹا ہوا تھا کہ یہ نکاح نامہ ہی ہے، غور سے پڑھنے کی کوشش کرو، میں نے خود پڑھا ہے، اپنی ان آنکھوں سے میں فائزہ کا بھائی ہوں، نشہ ضرور کرتا ہوں مگر بے غیرت نہیں ہوں۔ عاطف دھوکا کرنا چاہتا تھا میری بہن کے ساتھ، تبھی تو نکاح کرکے مُکر رہا ہے کیونکہ اس کے والدین ہم غریبوں پر صرف ترس کھا سکتے ہیں، ہمیں کبھی اپنا رشتہ دار قبول نہیں کرسکتے تھے۔ ہم ملازم جو تھے ان کے فاران کی کسی نے نہ سنی۔ اس کی کون سنتا۔ اسے حوالات سے جیل اور پھر پھانسی کے تختے پر پہنچا دیا گیا کیونکہ بقول لوگوں کے یہی انصاف کا تقاضا تھا۔ اس نے اپنے محسن کے جواں سال بیٹے کو جان سے مار دیا تھا۔ محلے داروں کا کہنا تھا کہ یہ صرف اس وجہ سے ہوا کیونکہ وہ ماں کا گلا دبوچ کر نشے کے لیے پیسے مانگتا تھا۔ ماں کی بددعا لی تھی اس نے۔ لوگ ایک دوسرے سے کہتے کہ ماں، باپ کی کبھی بددعا نہیں لینی چاہیے کیونکہ ان کی دعا، بددعا عرش پر جاتی ہے اور عرش کو ہلا دیتی ہے۔ تاہم جس دن پھانسی کے بعد محلے دار فاران کی لاش جیل سے وصول کرکے لائے، اس دن مجھے ہوش نہ رہا تھا کیونکہ اس دن میرے لئے گویا زمین ہی نہیں عرش بھی ہل گیا تھا۔ میرے بین کرنے سے خود احمد کمال اور ان کی بیوی کی آنکھوں میں بھی آنسو تیر رہے تھے کہ جن کے بیٹے کو میرے بیٹے نے مارا تھا۔ آج بھی لوگ یہی کہہ رہے تھے کہ بیٹی ہو یا بیٹا، خدا نیک اولاد دے ورنہ تو بے اولاد ہی رہنا اچھا ہے۔ اس واقعے کے بعد ہم نے احمدکمال کا گھر چھوڑ دیا۔ پرانے محلے کے ایک پڑوسی کے گھر چند دن پناہ لی۔ انہوں نے ہی ایک نیک اور غریب لڑکا تلاش کرکے فائزہ کا اس کے ساتھ نکاح کردیا۔ فائزہ نے صبر شکر کے ساتھ نئی زندگی کو قبول کرلیا کہ وہ میرا دکھ اور اپنی مجبوریاں جانتی تھی۔ خدا کا شکر کہ میرا داماد شریف انسان ہے اور اس میں کوئی بری عادت نہیں ہے۔ معمولی تنخواہ دار ہے۔ فائزہ بھی ایک اسکول میں پڑھاتی ہے۔ دونوں کی آمدنی سے گزربسر عزت سے ہورہی ہے۔ فاران کی جدائی کا داغ دل پر ہے، یہ دکھ بھلانے کا نہیں ہے لیکن داماد کے روپ میں جو بیٹا ملا ہے، آج اسی پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔ اسی نے بڑھاپے میں سہارا دیا ہے کہ عزت سے زندگی کے باقی دن بھی کٹ جائیں گے۔ س۔ق کراچی | null |
null | null | null | 79 | https://www.urduzone.net/khuwab-toot-jate-hain-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | ہمارے گھر کے قریب گرلز اسکول آٹھویں تک تھا۔ جب میں نے نویں جماعت میں داخلہ لیا تو نئے اسکول جانا پڑا، وہاں میری ملاقات ایک سنجیدہ سی لڑکی سے ہوئی جس کا نام عینی تھا۔ وہ چپ چپ رہتی، کلاس میں ہوتی لیکن دماغ کہیں اور ہوتا۔ جی رہی تھی مگرجیسے اسے زندگی سے کوئی لگائو نہیں تھا، پڑھ رہی تھی تو اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے نہیں بس مارے باندھے، کسی کے کہنے سننے سے، مجھے تو یہی لگتا تھا۔ تب ہی سوچتی کہ اس کی آنکھوں اور چہرے پر روشنی اور چمک کبھی نظر نہیں آتی، نہ جانے کیوں ایک دن ہمت کر کے پاس جا بیٹھی، پوچھا۔کیسی ہو عینی ٹھیک ہوں اس نے دوستانہ انداز میں جواب دیا۔ چند منٹ کی گفتگو کے بعد میں سمجھ گئی کہ بس تھوڑی سی چاہت اور توجہ کی حقدار ہے، کسی اور لڑکی نے شاید اس کی ضرورت کو سمجھا ہی نہیں تب ہی وہ میری دوست بن گئی۔ ایک روز میں نے اس سے کہا کہ اگر تم مجھے اپنا دوست سمجھتی ہو تو بتائو تمہاری خاموشیوں کا سبب کیا ہے۔ کیا ہنسنے بولنے کو تمہارا دل نہیں چاہتا تب اس نے بلاتکلف مجھ کو اپنی زندگی کی داستان سنا دی جو اسی کی زبانی رقم کر رہی ہوں۔ میں پنجاب کے ایک قصبے میں پیدا ہوئی تھی۔ تین برس کی تھی کہ والد صاحب اور والدہ کے بیچ کچھ ایسا اختلاف ہوا کہ ابو نے میری ماں کو ان کے میکے چھوڑا اور مجھ کو دادی جان کے حوالے کر دیا۔ ان دنوں میری چھوٹی بہن ابھی نوزائیدہ تھی، اسے ماں کے پاس ہی رہنے دیا گیا۔ جدائی کے کچھ عرصے تک روتی رہی پھر ماں کو بھلا کر دادی کو ماں سمجھ لیا ۔ وہ پیار کرتیں، کہانیاں سناتیں اور اپنے پاس سلاتیں۔ دادی مجھ کو بہت اچھی لگتی تھیں۔ جب میں چار برس کی ہو گئی تو ابو نے قریبی اسکول میں داخل کرا دیا۔ ہمارے علاقے میں لڑکیوں کے لئے یہ واحد پرائمری اسکول تھا جہاں ہمارے ہی قصبے کی دو استانیاں پڑھانے آتی تھیں۔ میں خوشی خوشی جانے لگی حالانکہ اس عمرمیں بچے اسکول جاتے ہوئے روتے ہیں لیکن میں خوش ہوتی تھی کہ گھر میں میرے ساتھ کھیلنے والا کوئی نہ تھا جبکہ اسکول میں میرے ہم عمر بچے تھے، تب ہی روز صبح سویرے خود اٹھ جاتی اور خوشی سے تیار ہوکر اسکول چلی جاتی تھی۔ میں دادی کے پیار کے سہارے زندہ تھی، ان دنوں وہی مجھے پڑھایا کرتی تھیں۔ یوں مجھ کو بھی پڑھنے کا شوق ہوا اور چوتھی جماعت میں میری اوّل پوزیشن آئی۔ میرا شوق دیکھ کر دادی اماں نے کہا کہ اگر ایسے ہی اچھے نمبر لاتی رہو گی تو چھٹی میں تمہارا داخلہ شہر کے کسی اچھے اسکول میں کرا دوں گی اور تمہاری خاطر وہاں مکان بھی لے لوں گی۔ یہ بات سن کر میں بے حد خوش ہوئی۔ دادی کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔ جن دنوں پانچویں میں تھی ایک شام اچانک ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسیں۔ شاید خدا کو یہ منظور نہ تھا کہ وہ جو میری زندگی اورمیری خوشی تھیں، کچھ دن اور میرے ساتھ رہتیں اور میری خوشیوں میں شریک ہوتیں۔ ان کی وفات سے چپ سی لگ گئی۔ میں گویا بالکل تنہا رہ گئی تھی۔ ابو نے میرے دکھ اور تنہائی کو محسوس کر لیا، وہ مجھ پر توجہ دینے لگے۔ پل، پل وہ میرا خیال رکھتے، ہر خواہش پوری کرتے لیکن میں دادی کی کمی پھر بھی محسوس کرتی تھی۔ اس پیاری ہستی کی جدائی سے میں سچ مچ ٹوٹ گئی تھی۔ چھوٹی پھوپی اور چچا جو غیر شادی شدہ تھے وہ بھی میرا خیال رکھنے کی کوشش کرتے مگر دادی کا غم دور نہ ہوتا تھا۔ اس تنہائی کے احساس میں ابو نے جینے کی امید بندھائی جس کی وجہ سے میں پانچویں کا امتحان دے پائی۔ پانچویں میں اول آنے پر ابو بہت خوش تھے مگر میری خوشیوں پر خوش ہونے والی دادی نہ تھیں۔ بچپن سے میں بہت حساس تھی، ذرا ذرا سی بات پر پریشان ہو جاتی۔ تب والد صاحب سمجھاتے تو لگتا میں ان کی کل کائنات ہوں۔ وہ اتنے پیار سے سمجھاتے تھے کہ دل کو تقویت مل جاتی تھی اور میں ناامیدی سے امید کی طرف لوٹ آتی۔ بچپن کے ان حالات میں ہمت کے بل بوتے پر زندہ رہنا سیکھا، مزید اسکول کی سہیلیوں سے ڈھارس ملتی رہی۔ لیکن زندگی میں ایک کمی سی تھی۔ ہمارے گائوں میں پرائمری تک اسکول تھا، چھٹی میں داخلے کیلئے شہر جانا لازم تھا تب ہی ابو نے بڑی پھوپی سے رابطہ کیا جو شہر میں رہائش پذیر تھیں اور ان کے بچے وہاں پڑھتے تھے۔ پھوپی نے کہا۔آپ عینی کو میرے پاس بھیج دیں، یہ ہمارے گھر رہ کر پڑھ لے گی۔ یوں میں ان کے پاس چلی گئی اور شہر میں پڑھنے لگی۔ پھوپی نے پیار سے رکھا لیکن ان کے بچوں کا رویہ اچھا نہ تھا۔ وہ مجھ کو احساس دلاتے کہ میں ان کے ٹکڑوں پر پل رہی ہوں۔ خاص طور پر ان کا بڑا بیٹا سلمان میرے ساتھ بہت زیادہ بے رخی سے پیش آتا تھا۔ ایک روز پڑوس سے ایک عورت پھوپی سے ملنے آئی تو انہوں نے باتوں باتوں میں بتایا کہ عینی کو اپنی بہو بنائوں گی کیونکہ اس کی نسبت بچپن سے میری والدہ سلمان کے ساتھ طے کر گئی تھیں، لہٰذا اپنی ماں کی یہ خواہش ضرور پوری کروں گی۔ میں پھوپی کی باتیں سن کر حیران رہ گئی، یوں لگا جیسے میری تمام خواہشوں پر، میرے خوابوں پر کسی اور کا پہرہ ہو، گویا اپنے لئے میں کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی۔ اب جو بھی کریں گے زندگی کا فیصلہ وہ یہی لوگ کریں گے۔ یہ وہ لوگ تھے جو مجھ سے اچھا سلوک نہ کرتے اور پتہ نہیں میرے بارے میں کیا کیا باتیں بناتے تھے۔ سلمان کے ساتھ شادی کا میں تصور بھی نہ کرنا چاہتی تھی، اکثر وہ مجھ سے بدتمیزی کرتا، بے حد کڑوے مزاج کا تھا۔ بات بات پر جھگڑتا، اس کے ساتھ ایک پل نہ بنتی تھی، اس کو کیسے جیون ساتھی مان لیتی۔ میں نے پریشان ہوکر ابو کو فون کیا، آپ کے لئے اداس ہوں، فوراً آجایئے۔ وہ آ گئے تو میں نے رو رو کر برا حال کر لیا۔ ان کو بتا دیا کہ پھوپی میرے سامنے ایسی باتیں کرتی ہیں۔ وہ مجھے اپنے ساتھ گھر لے آئے۔ جب میں گھر آئی، چاچو میری حالت دیکھ کر کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ تب ہی انہوں نے کوشش کی اور امی کو منا کر لے آئے۔ ماں بھی غالباً میری خاطر لوٹ آئی تھیں۔ ماں سے ہمیشہ دور رہی تھی اس لیے مجھے ان سے انسیت محسوس نہیں ہوتی تھی۔ ایک اجنبیت میرے اور ان کے درمیان حائل تھی شاید اسے جھجک بھی کہہ سکتے ہیں اور شکایت بھی کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ وہ بلاتیں اور میں نہ جاتی تب وہ مجھ کو حسرت سے دیکھا کرتیں۔ بات کرنا چاہتی تھیں، گلے لگانا چاہتی تھیں مگرپتہ نہیں کیوں اتنے نزدیک آ جانے کے باوجود ہمارے درمیان دوری موجود تھی۔ سائرہ ہر دم ماں کے ساتھ چپکی رہتی شاید اس لئے کہ وہکبھی امی سے جدا نہ ہوئی تھی، والدہ سے اس کی قربت زیادہ تھی۔ جب میں اسے ماں سے لپٹتے اور پیار کرتے دیکھتی تو دل میں ٹیس سی اٹھتی۔ جب تک امی میکے رہیں والد میرا خیال کرتے تھے، ان کے آجانے سے وہ مجھ سے لاپروا ہوگئے۔ ان کا مزاج ہی بدل گیا۔ ایک دن ایسا آیا کہ وہ اپنی بربادی کا مجھے ذمے دار سمجھتے، بات بات پر ڈانٹنے لگے۔ ان کے اس رویے پر میں حیران تھی۔ پھر یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ شاید وہ میری ماں کو واپس بلانا نہیں چاہتے تھے۔ اب میں اسکول بھی نہ جاتی تھی کہ روز گائوں سے شہر جانا ممکن نہ تھا۔ عمر کے اس حصے میں تھی جب بچوں کو ہر بات سمجھ آنے لگتی ہے۔ مجھ کو ابو کے بدلے ہوئے رویے کا بہت دکھ تھا۔ ایک بار پھر میں سوچوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گرگئی۔ یوں لگتا جیسے زندگی بچھڑ گئی ہو۔ اب کوئی منزل تھی اور نہ کنارا، عمر کے اس موڑ پر میرے اندر بہت سی تبدیلیاں آ رہی تھیں۔ میری حسرتوں کی دنیا پھیلنے لگی۔ پڑھائی چھوٹ گئی تومیں اپنے کمرے میں بند رہنے لگی تب ہی میں نے تصورات کو اپنا ساتھی بنا لیا۔ لگتا میں اکیلی نہیں ہوں، میرے خیالوں کا کوئی محبوب ہے جس کو میں نے دیکھا نہیں ہے لیکن وہ میرے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ یہ کوئی اور نہ تھا، میرے تخیل کا تراشا ہوا پیکر تھا، جو بہت حسین تھا، جس کے ساتھ رہ کر میں سوچوں میں اپنی تنہائی دور کر لیا کرتی تھی۔ محرومیوں سے فرار کا بس یہی ایک راستہ تھا تب ہی میں نے اپنی سوچوں میں رہنا بسنا شروع کر دیا اور خیالوں کے اس شہزادے کو دل میں یوں جگہ دی کہ میرا بچپن پھر سے لوٹ آیا۔ جانتی تھی خیالی دنیا میں رہنا ٹھیک نہیں ہوتا، یوں انسان حقیقت پسند نہیں رہتا اور وہ زندہ لوگوں سے دور ہوجاتا ہے لیکن خیالی دنیا میں رہنے بسنے کو مجھے کس نے مجبور کیا میرے والدین کے غلط رویے نے۔ دادی کا ساتھ چھوٹا تو ابو کے پیار میں پناہ لی۔ وہ بھی بدل گئے، کئی کئی دن گھر نہ آتے اور امی اپنی چھوٹی بیٹی سے لاڈ پیار میں لگی رہتیں۔ جب اکیلے پن کا کرب مجھ کو تنگ کرتا، میں خیالی ساتھی سے باتیں کرنے لگتی۔ چاہتی تھی کہ میرا یہ ساتھی ایسا ہو جو میرے لئے سارے جہاں سے لڑ سکتا ہو۔ گھنٹوں اکیلے کمرے میں بند رہنا اور خیالی محبوب سے باتیں کرنا مجھے اچھا لگتا۔ بس پھر یہ میرا معمول ہو گیا۔ ان ہی دنوں چھوٹے چاچو کی شادی ہوئی، دلہن چچی بہت سمجھ دار تھیں۔ آتے ہی انہوں نے میرے کرب کو جان لیا، وہ مجھے بلاتیں اور باتیں کرتیں، ان کے پیار بھرے رویے سے میں سکون محسوس کرتی۔ جب ٹی وی پر کوئی ڈراما لگتا وہ مجھے میرے کمرے سے بلا کر لے جاتیں اور میرے ساتھ ڈراما دیکھتیں تو میرے ذہن کا بوجھ کم ہو جاتا۔ چچی کے ساتھ رہ کر میں نارمل ہونے لگی لیکن یہ بات ابو کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے یہ کہہ کر مجھ کو ان کے کمرے میں جانے سے منع کر دیا کہ یہ میری بیٹی کو خراب کر رہی ہے۔ چچی کو بہت برا لگا، انہوں نے مجھ کو بلانا چھوڑ دیا۔ اس گھر میں ان کے سوا کسی کے پاس اتنا وقت نہ تھا کہ کوئی میرے دل میں جھانکتا اور میری آنکھوں کو پڑھ پاتا۔ اب میں ایسی ٹوٹی ہوئی کشتی ہو گئی جو بغیر منزل موجوں پر بھٹک رہی ہو۔ جب میں گھٹ گھٹ کر آدھی رہ گئی تب چچی نے پھر سے ہمت بندھائی اور امتحان کی تیاری کرائی۔ میں نے پرچے دیئے اور پاس ہو گئی۔ چچی کے سوا کسی نے خوشی کا اظہارکیا اور نہ ہمت افزائی کی۔ امی کے آنے کے بعد ننھیال والے آنے جانے لگے۔ چھوٹے ماموں ڈاکٹر تھے، میں بھی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ امید تھی کہ شاید یہ ماموں مجھ کومنزل تک پہنچا دیں گے۔ وہ آتے تو مجھ سے خوب باتیں کرتے، خالہ بھی ساتھ آتیں۔ یہ لوگ مجھے بتاتے کہ کیوں تم کو تمہاری ماں سے دور رہنا پڑا۔ اب میں جان چکی تھی کہ میری محرومیوں کا ذمے دار کون ہے اور ماں کی زندگی کس نے برباد کی دادی کے بعد سب سے زیادہ پیار اپنے باپ سے کیا تھا۔ حقیقت جان کراور زیادہ تکلیف ہوئی کہ یہی وہ شخص ہے جس نے مجھ سے میری ماں اور بچپن کی خوشیاں چھینی تھیں۔ میں نے صرف ابو کا پیار بھرا روپ ہی دیکھا تھا۔ زندگی میں پہلی بارمجھ پر ان کا اصلی روپ کھلا۔ لوگوں نے رفتہ رفتہ ان کے میری والدہ پرمظالم کھول کر رکھ دیئے۔ میں جان گئی کہ انہوں نے کتنی تکلیفیں میری ماں کو دی تھیں۔ لوگوں نے بتایا کہ پہلے ان کی دوستی میری ماں کی ایک کزن سے تھی جو امی اور ان کے مابین وجۂ تنازع بنی تھی اور اب ان کا اگلا مشن اپنی ایک دور کی کزن کے ساتھ شادی تھا لیکن امی کے لوٹ آنے سے انہیں اپنے ارادوں میں کامیابی نہ ہو پا رہی تھی۔ تب ہی ایک روز امی نے مجھ سے کہا تھا عینی، میں تم کو اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتی ہوں تاکہ تم لیڈی ڈاکٹر، انجینئر یا لیکچرار بن سکو۔ ان پڑھ رہ کر جیسے میں تاریک راہوں میں ماری گئی، کہیں تم نہ ماری جائو۔ مرد کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ شوہر اچھا ملے تو سب اچھا۔ اگر اچھا شوہر نہ ملے تو سب برا ہو جاتا ہے۔ ماں کی نصیحت پلے باندھی اور زیادہ محنت سے آٹھویں کی تیاری میں لگ گئی۔ ماں کے خواب پورے کرنا چاہتی تھی جبکہ میرا خودغرض باپ چودہ برس کی عمر میںمیری شادی کر کے فرض سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ پھر میری ماں کو گھر سے نکال کر دوسری شادی کر سکے۔ جب ماں نے سنا کہ ابو میری شادی کی تیاری کر رہے ہیں، انہوں نے ماموں کو بلوا بھیجا کہ کسی طرح اسے لے جائو اور کالج میں داخل کرا دو تاکہ آگے پڑھ سکے۔ان دنوںمجھ کوشاعری سے لگائو ہو گیا۔میں المیہ شاعری پڑھتی اور تنہائی میں رویا کرتی۔پھر خود اشعار لکھنے لگی، کبھی پھولوں پر کبھی ہوائوں اور موسموں پر۔ میری ڈائری اشعار سے بھر گئی۔ جانتی نہ تھی کہ یہ اشعار کس کیلئے ہیں لیکن ان میں اپنے خیالوں کے پیکر کو ڈھونڈتی تھی۔ یقین تھا کہ ایک دن یہ خیالی پیکر ضرور حقیقت بن کر میرے سامنے آ جائے گا اور میری خاطر سارے جہاں سے لڑے گا، میں بس اسی دن کیلئے جی رہی تھی۔ جب چھوٹے ماموں نے میرا ایسا حال دیکھا، امی سے کہا کہ میں خود اپنی بھانجی کو پڑھائوں گا، تم اس کو میرے ساتھ کر دو لیکن ابو کی اجازت کے بغیر ایسا نہ ہوسکتا تھا۔ وہ بہت جھگڑا کرتے تھے۔ ابو کے آگے ڈٹ جانے کی کس میں ہمت تھی، دوسری صورت میں کم سنی میں ہی میرے گلے میں شادی کا طوق پڑ جاتا۔ ماموں نے والد صاحب سے بات کی۔ انہوں نے ایک نہ مانی، ان کو بے عزت کرکے گھر سے روانہ کر دیا۔ میں امتحان کی تیاری کرتی رہی اور ماموں سے کہا کہ آپ میرے لئے امتحان دینے کا انتظام کردیں۔ اسی بہانے جب وہاں آئوں گی تو پھر واپس نہ جائوں گی۔ امتحان کی ڈیٹ شیٹ آ گئی، ابو کو دکھائی، وہ مان گئے اور مجھے لے کر خود ماموں کے گھر آئے۔ میں نے پرچے دیئے، پھر ابو مجھے لینے آ گئے۔ جانے سے انکار کر دیا کہ مجھے یہاں رہ کر پڑھنا ہے، اب واپس گھر نہ جائوں گی۔ والد نے کافی اصرار کیا، ماموں سے بھی جھگڑا کیا لیکن میں نہ گئی۔ وہ ہار مان کر لوٹ گئے۔ وہاں جا کر انہوں نے خوب ہنگامہ کیا اور امی سے کہا کہ اب تمہارے یہاں رہنے کی ضرورت نہیں رہی۔ تم بھی وہیں جا کر رہو جہاں تمہاری بیٹی رہ رہی ہے۔ یوں انہوں نے امی کو گھر سے نکال دیا۔ وہ ماموں کے پاس آ گئیں۔ میرا ریگولر طالبہ ہونے کا خواب پورا ہو گیا۔ میں یہاں خوش رہتی تھی ، اپنے سب درد چھپا کر مسکراتی تھی کہ دکھ سہہ سہہ کر مجھے ان کو چھپانا آ گیا تھا۔ جب نتیجہ آنے والا تھا اپنی خالہ کے گھر گئی۔ انہوں نے ماموں سے کہا کہ یہ چھٹیاں یہاں گزارے گی۔ اتنے سالوں بعد خالہ کے پاس رہنے کا موقع ملا تھا۔ میری روح پیار کی پیاسی تھی۔ مجھے لگا خالہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں۔ یہ میرے خوابوں کا شہر تھا، آزادی کی زندگی تھی، خالہ کا بہت شاندار گھر تھا۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ شہر میری زندگی کا رخ ہی بدل دے گا۔ ان ہی دنوں خالہ کے یہاں ان کی نند کا بیٹا آیا جس کا نام آذر تھا۔ میں نے اس کو پہلی بار دیکھا تو لگا یہی میرے خوابوں کا شہزادہ ہے۔ بس وہ ایک ہی نظر تھی جس نے مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔ سوچا کرتی تھی جب مجھ کو میرے خیالوں کا پیکر ملے گا تو وقت تھم جائے گا، گھڑیوں کی سوئیاں رک جائیں گی، موسم جی اٹھے گا اور چاند چھپ جائے گا،ایسا ہی ہوا۔ چاند چھپ گیا، موسم ٹھہر گیا، گھڑیوں کی سوئیاں بھی رک گئیں اورمیرے خوابوں کا شہزادہ، خوابوں کی وادی سے اتر کر سامنے آ گیا۔ حقیقی زندگی میں وہ ویسا ہی شاندار اور سب کا خیال کرنے والا تھا جیسا میں نے سوچا تھا۔ وہ ایک پل تھا جس نے میری زندگی کو کیا سے کیا کر دیا۔ وہ مجھ سے مخاطب ہوتا اور میں دنیا جہاں کو بھول کر اس سے باتیں کرتی۔ چھٹیاں ختم ہو گئیں، میں واپس ماموں کے گھر آگئی۔ وہ ہر دم میرے خوابوں میں رہنے لگا کیونکہ وہ تو کب سے میرے اندر چھپا بیٹھا تھا۔ خیالات کی دنیا میں میرے ساتھ رہتا، بستا تھا۔ میں پڑھنے کیلئے اپنے والد کو ناراض کر کے ماموں کے گھر آ گئی تھی لیکن اب تو پڑھائی میں دل ہی نہیں لگتا تھا۔ سب کچھ بھلا کر اپنے سارے دکھ، سارے خسارے اسے ہر پل یاد کرتی تھی۔ اب خوشی تھی تو آنے والے وقت کی، اس امید پر کہ جب اس کا پیار مل جائے گا، مجھ کو اس کا ساتھ مل جائے گا۔ آذر کا بھی ایسا ہی احوال تھا، وہ بے چین رہتا تھا۔ اپنے گھر والوں سے چھپ چھپ کر فون کرتا تھا لیکن شایداس معاملے کی سن گن اس کے بڑوں کو ہو چکی تھی۔ ان دنوں میں اسکول میں نئی نئی آئی تھی۔ میری کوئی دوست بھی نہ بنی تھی۔ تلخیوں بھرا ماضی دامن میں تھا اور میں آج میں جی رہی تھی کہ ایک دن اچانک وہ ہو گیا جس کا سوچا بھی نہ تھا۔ خالہ ماموں کے گھر آئیں اور امی سے کہا کہ میری نند نے بہت جھگڑا کیا ہے کہ تمہاری بھانجی میرے بیٹے کوبھٹکا رہی ہے، روز اس کے ساتھ فون پرباتیں کرتی ہے۔ یہ فون میرے سسر نے سنے ہیں۔ وہ لوگ سخت خفا ہیں کہ تم لوگوں کا ماحول کس قدر خراب ہے۔ تمہاری لڑکیاں کیسے کیسے گل کھلاتی ہیں۔ ذرا اپنی اور ہماری عزت کا پاس کرو اور لڑکی کو لگام دو۔ خالہ نے ایسی باتیں کہیں کہ امی بے چاری رونے لگیں کیونکہ ان کے سسر نے کالز نمبر اور میسجز بھی آنٹی کو دکھائے تھے اور کہا کہ تم بھی بھانجی کے ان کرتوتوں میں شامل ہو۔ خالو جان نے کہا کہ اگر تم شامل ہوئیں تو میں تم کو طلاق دے دوں گا۔ خالہ کی باتیں سن کر میرا تو دل بیٹھ گیا اور سانس رکتی ہوئی محسوس ہوئی۔ امی مجھ سے پوچھ رہی تھیں اورمیں کچھ نہ بول پا رہی تھی۔ شام کو خالو جان آذر کو لے کر آ گئے اورماموں جان سے کہا کہ اپنی بھانجی کو بلایئے۔ آذر نے میرے سامنے کہہ دیا کہ عینی خود مجھے فون کرتی تھی، میسجز کرتی تھی جبکہ میں منع کرتا تھا مگر یہ نہ مانتی تھی تب ہی تنگ آ کر میں نے پھوپی سے شکایت کی ہے۔ ماموں کے آگے میں کچھ نہ بول سکی۔ میرا دم گھٹ رہا تھا، آنکھوں کے آگے اندھیرا سا چھا گیا، یوں لگا ایک ہی پل میں سب کچھ ختم ہو گیا ہو۔ ماضی اچانک میری آنکھوں کے سامنے آ گیا۔ مجھے احساس ہوا اس مختصر سی زندگی میں میں نے بہت کچھ کھویا اورکچھ نہیں پایا۔ دل اب بھی نہ مانتا تھا کہ آذر ایسا کہہ سکتا ہے۔ وہ جو میری ذرا سی پریشانی پر تڑپ جاتا تھا، فون نہ کرتی تو روٹھ جاتا، کھانا نہ کھاتی تو ناراض ہوتا، ایسا کیوں کر کہہ سکتا تھا۔ میں اس سے بات کرنا چاہتی تھی مگر سارے بزرگ برہم تھے، بات بھی نہ کر سکی۔ اتنی ٹوٹی کہ جینے کی امنگ نہ رہی۔ سوچا خودکشی کر لوں مگر پھر ماموں کی عزت کا خیال آ گیا۔ ماں کو بھی مجھ سے امیدیں تھیں، سائرہ تو ابھی چھوٹی تھی۔ بس پھر میں نے ویسے ہی زندگی گزارنا شروع کر دی جیسے پہلے ہر بار ٹوٹ کر جڑنے کی کوشش کیا کرتی تھی۔ اب اگر جی رہی ہوں تو دنیا کیلئے، اپنے لئے تو اسی دن مر گئی تھی جس دن آنٹی نے کہا تھا خالو سے کہہ دو کہ آذر بے قصور ہے، فون تم ہی اس کو کیا کرتی تھیں۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تمہارے خالو مجھے طلاق دے دیں گے۔ بس تب ہی سے میں کبھی ہنس نہیں پائی۔ میں اسے آج بھی اتنا ہی یاد کرتی ہوں جتنا پہلے کرتی تھی۔ آج بھی اسے اسی قدر چاہتی ہوں جس قدر پہلے روز چاہتی تھی۔ اب میں نے سوچا ہے کہ زندہ رہوں گی اور اپنی ماں کا خواب پورا کروں گی، ان کو کچھ بن کر دکھائوں گی لیکن اپنی زندگی میں ہونے والے خسارے کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ ایسا کہہ کر وہ رو دی۔ میں نے اسے چپ کرایا اور پھر ہم لوگوں کی کلاس شروع ہو گئی۔ اس سے اگلے دن میں نے اسے اسکول میں نہیں دیکھا۔ کس سے پوچھتی وہ کیوں نہیں آئی۔ اس سے اگلے دن بھی وہ نہیں آئی۔ اس کی حاضری بھی نہیں لگ رہی تھی۔ آخر میں نے ٹیچر سے پوچھ لیا کہ عینی کیوں نہیں آ رہی اس نے اسکول چھوڑ دیا ہے، انہوں نے بتایا۔ اب وہ اسکول نہیں آئے گی کیونکہ اس کی شادی ہو رہی ہے، بس اس کے بعد وہ پھر مجھے کبھی نہیں ملی اور نہ ہی اس کے بارے میں کچھ پتا چلا کہ وہ کہاں ہے، ماں کے پاس یا اپنے ابو کے پاس چلی گئی ہے۔ عینی کی زندگی ہر لڑکی کے لئے ایک سبق ہے کہ کبھی خوابوں میں نہ جینا کیونکہ خواب پھر خواب ہوتے ہیں، وہ کبھی حقیقت نہیں ہو سکتے۔ یہ سوچنا کہ خواب ایک دن حقیقت میں بدل جائیں گے، خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ ن، ش لاہور | null |
null | null | null | 80 | https://www.urduzone.net/neki-raigah-nahi-jate-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | والد صاحب علاقے کے زمیندار دین محمد کے کھیتوں کی رکھوالی کیا کرتے تھے۔ وہ خود نہ پڑھ سکے لیکن اپنے بچوں کو پڑھانے کا بہت شوق تھا۔ میں ان کی پہلوٹی کی بیٹی تھی، میرے بعد دو بھائی اور پھر بہن تھی۔ والد صاحب نے گائوں کے اسکول سے پانچویں تک تعلیم دلوائی، اس کے بعد پڑھائی کا سلسلہ منقطع ہوگیا کیونکہ یہاں گرلز اسکول پرائمری تک تھا۔ بھائیوں نے تعلیم جاری رکھی اور دونوں نے میٹرک پاس کرلیا۔ ابا کا خیال تھا کہ ان کے بیٹے مزید پڑھیں گے لیکن بڑے شہر جانے کے وسائل نہ تھے۔ میٹرک کے بعد ملازمت کا حصول ممکن نہ ہوا تو انہوں نے رحمت کو زمیندار کی بھینسیں چَرانے کا کام سونپ دیا جبکہ شوکت ابا کے ہمراہ رکھوالی کے کاموں میں ہاتھ بٹانے لگا۔ مجھے اس امر کا قلق تھا کہ بھائیوں کے خواب ادھورے رہ گئے تھے۔ وہ اجلے کپڑے پہننا تو سیکھ گئے مگر میٹرک کرکے بھی بھینسیں ہی چَراتے تھے۔ بہرحال ہم لوگ صبر و شکر سے وقت گزار رہے تھے کہ اچانک وقت نے کروٹ لی اور معمولاتِ زمانہ درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ دو وقت کی روٹی سکون سے کھا رہے تھے کہ ایک روز رحمت بھائی کو نیند آگئی اور زمیندار کی ایک بھینسیں گھاس چَرتے کہیں آگے نکل گئی۔ دراصل وہ اپنے مالک کا کھیت پار کرکے دوسرے زمیندار کے علاقے میں چلی گئی تھی۔ ان لوگوں نے بھینس غائب کردی اور شام تک جب بھینس نہ ملی تو رحمت بھائی ڈر سے گھر چھوڑ کر چلا گیا اور خود بھی غائب ہوگیا۔ اس پگلے نے یہ نہ بتایا کہ وہ کیوں اور کہاں جارہا ہے۔ اس دن شوکت ساتھ تھا اور بھینس کو ڈھونڈنے میں شام تک اس کے ہمرکاب رہا تھا، تبھی ہم لوگوں کو علم ہوا کہ کس وجہ سے رحمت بھائی نے اپنا گھر اور دین محمد کا علاقہ چھوڑا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا خیال تھا کہ رحمت جیسا نیک چلن لڑکا ایسا نہیں کرسکتا کہ زمیندار کی بھینس چُرا کر بھاگ گیا ہو، اس کی یہ ہمت ہو بھی نہیں سکتی تھی، یہ ضرور دشمنوں کا کام تھا البتہ خوف کی وجہ سے وہ روپوش تھا۔ والد صاحب نے زمیندار دین محمد کو اصل واقعہ بتایا تو اس کو بھی یقین آگیا کہ رحمت ڈر سے چلا گیا ہے۔ ابا کی برسوں کی خدمات کے پیش نظر دین محمد نے نقصان تو برداشت کرلیا لیکن اس سے یہ اہانت برداشت نہ ہوپا رہی تھی کہ علاقہ کا دوسرا زمیندار اس کی بھینس کو یوں ہڑپ کرجائے اور وہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھا رہے۔ پس اس نے بھی معاملے پر سوچ بچار شروع کردیا کہ اپنے حریف کو کیونکر نیچا دکھانا چاہیے۔ کھلم کھلا اعلان جنگ میں سراسر گھاٹا تھا لہٰذا اپنے کارندوں کے ذمے لگا دیا کہ جب بھی پڑوسی ہوشیار خان کے کسی جانور سے سامنا ہوجائے تو اس کو جہنم رسید ضرور کرنا ہے، چاہے ہنسوں کا جوڑا ہو یا کہ اس کے پالتو کتے، انہیں دیکھتے ہی گولی مار دینا، آگے میں خود نمٹ لوں گا۔ ابا بیچارے سدا کے شریف طینت تھے، وہ اس قسم کے جھگڑوں سے دور بھاگتے تھے۔ انہوں نے تو دین محمد خان سے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ مالک اپنا مکان فروخت کرکے آپ کی گمشدہ بھینس کا ہرجانہ چکتا کردیتا ہوں لیکن مجھ سے یہ کام نہ ہوگا۔ لیکن زمیندار نے منع کردیا۔ کہنے لگا۔ عابد میاں دشمنی تم سے نہیں ہے، تم تو میرے خیرخواہ ہو۔ جس سے دشمنی ہو، اس سے دو دو ہاتھ کرتے ہیں، تمہاری خیرخواہی اسی میں ہے کہ چپ رہو اور مزید اس معاملے میں ٹانگ نہ اَڑائو۔ یہ بات تو ابا کو گرہ میں باندھ لینا چاہیے تھی، سو انہوں نے باندھ لی۔ اصل پریشانی رحمت کی طرف سے تھی کہ جانے کہاں ہوگا اور کس حال میں ہوگا۔ پیسے بھی تو نہیں تھے اس کے پاس کہ، گھر سے دور رہ کر دو دن بھی گزارا کرسکتا۔ ان دنوں میں ہر نماز کے بعد اپنے بھائی کے لیے دعائیں مانگتی تھی کہ خیریت کے ساتھ آجائے تو سو نفل شکرانہ ادا کروں گی۔ سلیمہ بھی دعا کرتی تھی کہ رحمت بھائی جہاں بھی ہوں، خیر سے ہوں۔ خود نہیں آسکتے تو ان کی خیریت کی اطلاع ہی آجائے۔ اماں نے تو جائے نماز کو ہی اوڑھنا بچھونا بنا لیا تھا۔ جب دیکھو بیٹھی دعا کررہی ہیں۔ رحمت کے بغیر ایک منٹ ان کے دل کو قرار نہیں تھا۔ اللہ نے ہماری سن لی۔ رحمت کو گئے چھ ماہ ہوچکے تھے کہ اس کا ایک دوست جو سعودی عربیہ کمانے کی غرض سے گیا ہوا تھا، وہ والدین اور گھر والوں سے ملنے آیا۔ اس نے ابا کو بلا کر تسلی دی کہ فکرمند نہ ہوں، رحمت خیریت سے ہے اور وہ ان دنوں جدہ میں ہے۔ اسے ایک اچھی کمپنی میں نوکری مل گئی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ گھر سے گیا تو اس نے لاہور میں اپنے ایک دوست کے پاس رہائش اختیار کی۔ جہاں نوکری کی تلاش میں گیا تھا، اتفاق سے قادر میرا بھی دوست تھا۔ جب قادر نے مجھے رحمت کا احوال بتایا تو میں نے اس کے ویزے اور پھر ملازمت کا بندوبست کیا، یوں وہ جدہ آگیا۔ اب وہ اچھی تنخواہ لے رہا ہے اور مالک اس سے خوش ہے۔ رحمت نے آپ لوگوں کے لیے کچھ رقم اور تحائف بھی بھجوائے ہیں۔ والد تو یہ احوال سن کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ گھر آکر سجدئہ شکر ادا کیا کہ ان کا بیٹا نہ صرف زندہ و سلامت تھا بلکہ اس کا مستقبل روشن ہوگیا تھا۔ بے شک پردیس میں کمانا آسان نہیں ہوتا۔ ایک تو گھر سے جدائی اوپر سے روزی کمانے کی سختیاں وہاں کیا کچھ نہیں جھیلنا پڑتا، تاہم اس کی خیریت کی اطلاع کے ساتھ یہ خوشخبری کم خوش کن نہ تھی کہ وہ اب کمانے کے لائق ہوگیا تھا۔ گائوں کے جو نوجوان دبئی یا سعودیہ جاتے تھے، وہ نوٹوں سے جھولی بھر لاتے تھے اور ان کی غربت دور ہوجاتی تھی۔ رحمت اب صحیح معنوں میں ابا کا سہارا بن گیا تھا۔ زمیندار کی بھینس کی گمشدگی نے اس کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا تھا۔ ابا بڑھاپے کی جانب محوسفر تھے، آگے رحمت ہی کو کنبے کا بوجھ اٹھانا تھا۔ بھائی برسرروزگار ہوگیا تو ہمیں سکون ملا۔ رحمت باقاعدگی سے پیسے بھیجنے لگا اور ہمارے حالات سدھرنے لگے۔ پہلے میری شادی تایا کے بیٹے فاضل سے ہوگئی، پھر چھوٹی بہن سلیمہ بھی بیاہی گئی۔ ابا دو بڑے فرائض سے سبکدوش ہوگئے، جھکی ہوئی کمر سیدھی ہوگئی مگر اس بات پر ہم سب دکھی تھے کہ وہ بھائی جو ہماری خاطر پردیس کی صعوبتیں سہہ رہا تھا، پانچ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک گھر نہیں آسکا تھا اور نہ ہم بہنوں کی شادیوں میں بھی شریک ہوا تھا۔ رحمت ہماری مفلسی دور کرنے کی کوششوں میں پردیس میں پائوں جمائے رکھنا چاہتا تھا۔ دونوں بہنوں کی شادیوں کے اخراجات اسی نے اٹھائے تھے۔ بھائی کو بھی پڑھنے کے لیے رقم بھجواتا تھا اور اب شوکت نے لاہور کے ایک تعلیمی ادارے میں داخلہ لیا تھا۔ والدصاحب گرچہ اب بھی زمیندار کے راکھی تھے مگر ہمارے دن پھر چکے تھے۔ ہر طرح کا سکون ہونے کے باوجود والدین کو رحمت کی جدائی ستاتی تھی اور اس کی بے حد کمی محسوس ہوتی تھی۔ والد بیمار رہنے لگے تو تقاضا بڑھ گیا۔ بار بار وہ بیٹے کو خط میں یہی بات لکھتے تھے کہ ہماری زندگی کا بھروسا نہیں، ایک بار آکر ماں اور باپ سے مل جائو۔ پانچ برس بعد بالآخر رحمت نے وطن آنے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ یہ خوشخبری ملی تو سبھی بہت خوش ہوگئے۔ سلیمہ کی شادی گائوں میں ہوئی تھی مگر شوہر ارشد اسے لاہور لے گیا تھا کیونکہ اس کی نوکری محکمہ پولیس میں تھی اور اس کا لاہور تبادلہ ہوا تھا۔ رحمت کو سعودی عربیہ سے لاہور آنا تھا، پھر وہاں سے بذریعہ بس گائوں پہنچنا تھا۔ اس نے ارشد کو فون کیا کہ میں فلاں دن کی فلائٹ سے لاہور پہنچوں گا، مجھے ایئرپورٹ لینے آجانا۔ مذکورہ روز کا تو تبھی کو انتظار تھا مگر سلیمہ کو زیادہ تھا کہ اس کی ملاقات ہم سب سے پہلے اپنے پیارے بھائی سے ہونے والی تھی۔ ہوائی جہاز کی آمد سے آدھ گھنٹہ پہلے ارشد ایئرپورٹ پہنچا اور جب فلائٹ آگئی تو وہ رحمت کو گھر لے آیا۔ مدت بعد سلیمہ نے بھائی کو دیکھا خوشی سے اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ رحمت کے لیے آج اس نے خاص طور پر پلائو اور مرغ قورمہ پکایا تھا کیونکہ اسے یہ دونوں کھانے پسند تھے۔ کھانا کھانے کے بعد رحمت نے تھوڑی دیر آرام کیا، پھر وہ بہن اور بہنوئی کے ساتھ حال احوال سنانے بیٹھ گیا۔ مدت سے بچھڑے ہوئوں نے دیر تک باتیں کیں، پھر رحمت نے سونے کی اجازت مانگی کیونکہ وہ لمبے سفر سے تھک گیا تھا۔ بستر پر لیٹتے ہی گہری نیند سو گیا۔ سلیمہ نے بھی بھائی کی آئو بھگت میں دن گزارا تھا، کھانا وغیرہ تیار کیا تھا، وہ بھی بستر پر لیٹتے ہی سو گئی۔ لیکن آج ارشد کو نیند نہیں آرہی تھی۔ رحمت نے باتوں باتوں میں بتا دیا تھا کہ اس نے سعودیہ سے سونا خریدا ہے۔ وہ چاہتا تھا کہ ابا اس سونے کو بیچ کر کچھ زرعی اراضی خرید لیں کیونکہ وہ کاروبار تو کر نہ سکتے تھے اور بھائی کو واپس وطن آکر ذریعہ معاش کا کچھ بندوبست کرنا ہی تھا۔ کھیتی باڑی کا تجربہ تھا اور یہی کام ابا کو پسند بھی تھا۔ جب ارشد نے سونے کے بارے میں سنا تو اس کا دل بے ایمان ہوگیا۔ اس نے اپنے بھائی سے کہا کہ اگر ہمیں اپنے حالات سدھارنے ہیں تو پھر یہ کام کرنا ہی ہوگا۔ کسی طرح رحمت کو ایک دن اور روک لیتے ہیں، آج رات سونا نکال لیا تو صبح وہ سوٹ کیس کھولے گا، اسے خبر ہوجائے گی کہ سونا ہم نے نکالا ہے۔ بہتر ہے کہ کل رات ہم سونا نکال لیں گے اور پھر اسے زہر دے کر کسی طرح کام تمام کردیں۔ جب وہ یہ گفتگو کررہے تھے، پاس ہی ان کا ملازم لڑکا سو رہا تھا۔ دراصل یہ دونوں بھائی اسی ملازم کی کوٹھری میں آکر رحمت کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ لڑکا سو چکا ہے۔ یہ لڑکا جس کا نام دلدار تھا، وہ واقعی سو چکا تھا مگر ان دونوں بھائیوں کی کھسرپھسر سے اس کی آنکھ کھل گئی اور اس نے ان کی باتیں سن لیں۔ صبح ہوئی تو ارشد نے اصرار کیا۔ رحمت بھائی مدت بعد آئے ہو تو ایک دن اور ہمارے پاس ٹھہر جائو، کل صبح آپ کو ہم خود گاڑی کرکے گائوں چھوڑ آئیں گے۔ سلیمہ کافی دنوں سے میکے نہیں گئی، اس کو بھی ساتھ لے چلیں گے، اماں اور ابا سے مل لے گی۔ غرض ارشد نے اتنا اصرار کیا تو رحمت نے سوچا جہاں اتنی مدت والدین سے جدائی سہہ لی ہے، ایک دن اور سہی اس نے سوٹ کیس کھول کر وہ تحائف نکالے جو وہ ارشد اور سلیمہ کے لیے لایا تھا۔ یہ خوبصورت قیمتی تحفے پا کر سلیمہ بہت خوش ہوئی مگر ارشد کے چہرے پر بس بناوٹی مسکان تھی۔ رحمت نے اپنے دو سالہ بھانجے کے لیے بھی کھلونے خریدے تھے۔ جب وہ یہ تحائف دے رہا تھا، ملازم لڑکا دلدار دیکھ رہا تھا۔ رحمت نے اس کی جانب دیکھا تو اسے اس غریب لڑکے پر ترس آگیا جس کے کپڑے ملگجے اور بوسیدہ تھے۔ تب اسے اپنی مفلسی کے دن یاد آگئے تو اس نے سوٹ کیس سے ایک عمدہ کپڑا نکال کر اس غریب لڑکے کو دے دیا اور کہا کہ یہ لو جوڑا، تم اپنے لئے سلوا لینا، عید قریب ہے، عید کے روز نیا جوڑا پہن لینا۔ جیب میں ہاتھ ڈال کر بطور عیدی کے کچھ رقم دی کہ جوڑا سلوائو گے تو درزی سلائی بھی تو لے گا۔ ارشد خاموش رہا مگر سلیمہ نے کہا۔ بھائی جان ہمارے لیے اتنا کچھ لائے ہیں، اب ہمارے ملازم کو بھی دے رہے ہیں، رہنے دیجئے، ارشد اسے خود جوڑا لے دیں گے۔ رحمت نے جواب دیا۔ ارشد بھی دے گا تو ٹھیک ہے مگر میں تو اللہ کی خوشنودی کے لیے دے رہا ہوں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہو۔ پھر اس نے ارشد کے بھائی انور کو بھی جوڑا اور ایک گھڑی تحفے میں دی۔ باقی جو تحفے وہ ہم سب گھر والوں کے لیے لایا تھا، وہ بھی ارشد اور سلیمہ کو دکھائے۔ شام کو ارشد اپنے بھائی کے ہمراہ تھوڑی دیر کے لیے کہیں چلا گیا اور سلیمہ کھانا بنانے میں مصروف ہوگئی تو ملازم لڑکے دلدار کا ضمیر جاگ گیا اور اس نے تنہائی پا کر رات کی سنی ہوئی گفتگو میرے بھائی رحمت کے گوش گزار کرکے کہا کہ بھائی جان آپ آج رات یہاں نہ رہنا، کسی طرح بھی یہاں سے چلے جائو ورنہ آپ کی جان کو بہت خطرہ ہے۔ رحمت نے سلیمہ کو کچھ نہ بتایا کہ ملازم نے اسے کیا کہا ہے بلکہ چھت پر جاکر مجھے فون کیا کہ تم مجھے تھوڑی دیر بعد فون کرکے کہنا کہ ابا کی طبیعت بہت خراب ہے، جلدی آجائو۔ میں نے رات کو نو بجے کے قریب فون کیا۔ اس وقت تک ارشد گھر آچکا تھا اور رحمت کے پاس ہی بیٹھا تھا۔ میں نے سلیمہ اور ارشد سے بھی بات کی۔ رحمت سے بھی کہا کہ جلدی پہنچو، ابا بہت بیمار ہوگئے ہیں، ان کو اسپتال لے جارہے ہیں۔ یہ فون سبھی نے سنا۔ اس کے بعد رحمت نے سامان اٹھایا اور کہا کہ مجھے ابھی گائوں جانا ہے۔ پرائیویٹ گاڑی کرائے پر لے کر چلا جائوں گا، آپ لوگ ساتھ چلنا چاہو تو ورنہ بعد میں آجانا۔ بھائی رحمت اسی وقت سلیمہ کے گھر سے نکل گیا اور وہ بس اسٹینڈ پر جانے کی بجائے ہوٹل چلا گیا۔ اگلے دن صبح سویرے پرائیویٹ کار کرائے پر لے کر وہ گائوں آگیا۔ سلیمہ اور ارشد نے جب ہمیں صبح فون کیا تو ہم نے یہی بتایا کہ ابا کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور رحمت بھی خیریت سے گھر پہنچ چکا ہے۔ رحمت نے یہ بات صرف مجھے بتائی اور میرے سوا کوئی اس بات کو نہیں جانتا کہ رحمت اپنی بہن کے گھر سے راتوں رات کیوں نکلا تھا، حتیٰ کہ سلیمہ بھی یہ راز نہیں جانتی۔ سچ ہے انسان کی نیت بدلتے دیر نہیں لگتی اور یہ بھی سچ ہے کہ نیکی اور خیرات رائیگاں نہیں جاتی بلکہ صدقہ و خیرات کرنے سے مصیبت ٹل جاتی ہے۔ ایسی کئی وارداتیں ہوئیں کہ بیرون ملک سے واپسی پر سامان یا مال و زر کے لالچ میں کسی قریبی عزیز نے اپنے رشتے دار کو جان سے مار دیا مگر میرے بھائی کی قسمت اچھی تھی کہ وہ اپنے بہنوئی اور اس کے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے سے بچ گیا۔ رحمت نے مجھے کہا تھا۔ نعیمہ بہن اگر میں اس غریب لڑکے دلدار کو نئے جوڑے کے لے کپڑا اور عیدی کی رقم نہ دیتا تو ممکن ہے کہ خوف اس پر غالب رہتا اور وہ مجھے ارشد اور اس کے بھائی کی نیتوں سے آگہی نہ دیتا لیکن اللہ نے میرے دل میں اس کے لئے نیکی ڈال دی تو اللہ تعالیٰ نے اس کے دل میں بھی میرے لئے رحم اور نیکی ڈال دی اور یوں اس نیکی کے بدلے میں میری جان بچ گئی۔ اب یہ تو خدا جانتا ہے کہ اس رات وہ کیا کرنے والے تھے۔ واقعی اپنی بری نیت کو عملی جامہ پہنانے والے تھے یا نہیں، اس میں کامیاب ہوتے یا نہیں سلیمہ کو کیسے خاموش کرتے یہ سب بعد کی باتیں ہیں۔ سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ میرا پیارا بھائی رحمت آج بھی بقیدحیات ہے اور بہت اچھی زندگی گزار رہا ہے۔ وہ امیر و کبیر ہوچکا ہے، اس کے بچے ٹھاٹ باٹ سے رہتے ہیں جبکہ ارشد ایک پولیس مقابلے میں ڈاکو کے ہاتھوں زندگی کی قید سے آزاد ہوچکا ہے۔ ن لاہور | null |
null | null | null | 81 | https://www.urduzone.net/kala-jadu-episode-26/ | مجھے احساس ہے مسعود صاحب۔ اگر دل میں واقعی سچائیاں اُتر آئی ہیں تو کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ فرمایئے۔ تم خودکشی کر لو۔ اس الیاس خان کو ختم کرو جو بُرا انسان تھا۔ اسے فنا کر دو ایک باپ کا سہارا بن جائو۔ ایک جوان بہن کے محافظ بن جائو۔ محنت مزدوری کر کے اس بُرے انسان کی برائیوں کا کفارہ ادا کرو۔ خود کو مٹا کر ایک اور گناہ نہ کرو۔ اس بوڑھے شخص کو جوان بیٹے کی موت کا داغ نہ دو، جو بے کس ہے بلکہ اس کے ناتواں بدن کو اپنے طاقتور جسم کا سہارا دو۔ ہو سکتا ہے اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے۔ وہ گردن جھکائے آنسو بہاتا رہا، یہ آنسو مکر کے آنسو نہیں تھے، میں نے کچھ سوچ کر کہا۔ اب وہ لوگ کہاں ہیں اسی عمارت میں گئے ہیں۔ تم اب تک انہی کے ساتھ تھے ہاں ان سے قطع تعلق کر کے آیا ہوں۔ وہ یہ تو نہ سوچیں گے کہ تم نے مجھے وہاں سے نکالا ہے نہیں میں تو اسی وقت سے ان کے ساتھ تھا مگر میں نے دعویٰ کیا تھا کہ آپ وہاں قید نہیں رہ سکیں گے، نواب دلبر ہنسنے لگا تھا۔ وہ مجھے بھی وہیں لے جا رہا تھا مگر میں واپس آ گیا۔ نواب دلبر تمہارے لیے خطرہ تو نہیں بن جائے گا اس میں میرے مقابل آنے کی ہمت نہیں ہے مرشد۔ تو پھر میری ہدایت کے متعلق کیا خیال ہے۔ مرشد۔ میں آپ کا مجرم ہوں۔ تو اسے میری طرف سے سزا سمجھ کر قبول کر لو آپ کا دل صاف ہو جائے گا میری طرف سے ہاں مگر بعد میں تم مجھ سے سٹّے کا نمبر مت مانگ بیٹھنا۔ میں نے کہا۔ نہیں مرشد۔ حرام کا پیسہ اب میرے لیے حرام ہے۔ میں محنت کی کمائی کر کے اپنے ماں باپ کو کھلائوں گا۔ آپ سے وعدہ کرتا ہوں مرشد جو کر چکا ہوں وہ اب نہیں کروں گا۔ مرشد میرے حق میں دُعا کریں۔ اللہ مجھے زندگی دے تو اب اسے میرے گناہوں کے کفارے کے لیے وقف کر دے پھر سے، گناہوں کی دلدل میں پھنسوں تو مجھے موت دے دے۔ اس کے الفاظ سچائی کا اظہار کر رہے تھے میں نے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔ اب کچھ اور پوچھوں تم سے الیاس خان۔ پوچھیں مرشد۔ منشی ریاض سے واقعی ملے تھے ہاں۔ وہ میں نے جھوٹ نہیں کہا تھا۔ ان سے میرا تذکرہ کیا تھا۔ ہاں۔ اور ان پر وہی ردعمل ہوا تھا جو تم نے بتایا تھا۔ بالکل وہی۔ وہ فرید خاں کے پاس کام کرتے ہیں۔ بالکل یہی بات ہے۔ مجھے ان سے ملا سکتے ہو۔ آپ اسے میری ذمّہ داری پر چھوڑ دیں مسعود صاحب، میں کل ہی انہیں یہاں لے آئوں گا۔ وہ فرید خاں کے پاس رہتے ہیں نہیں اس کے ساتھ نہیں رہتے۔ پھر ان کا کوئی اور گھر ہے۔ شام کو چھٹی کر کے چلے جاتے ہیں۔ تم ان کا گھر جانتے ہو نہیں۔ کل مجھے وہاں پہنچا سکتے ہو جہاں وہ کام کرتے ہیں۔ فرید خاں کے گھر پر رہتے ہیں وہ۔ وہیں سہی۔ مرشد۔ فرید خاں کے گھر پر ان سے ملنا دُرست نہیں ہوگا۔ ان لوگوں کو آپ کے نکل آنے کا پتا چل چکا ہوگا۔ وہ پاگلوں کی طرح آپ کو تلاش کریں گے اس بارے میں بات ہوئی تھی۔ کیا میں نے چونک کر پوچھا۔ مرشد، میں نے نواب دلبر کو سمجھانے کی کوشش کی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ کچھ لینے کا طریقہ یہ نہیں ہوتا جو اس نے اختیار کیا ہے۔ اس کے لیے آپ کی خدمت کی جاتی۔ آپ کی محبت حاصل کی جاتی مگر اس نے کام ہی دُوسرا شروع کر دیا۔ میں نے یہ بھی کہا تھا اس سے کہ اس کا وہ قید خانہ مرشد کو نہ روک سکے گا اور وہ اپنی رُوحانی قوتوں سے کام لے کر وہاں سے نکل جائیں گے۔ اس پر فرید خان نے کہا تھا کہ ایسا ہوا تو نواب دلبر کی گردن میں پھانسی کا پھندہ فٹ ہو جائے گا کیونکہ وہ مرشد کو ان چار لاشوں کے بارے میں بتا چکے ہیں جو تہہ خانے میں دفن ہیں اور جنہیں نواب دلبر نے قتل کیا ہے۔ اوہ۔ ہاں۔ میں چونک پڑا۔ نواب دلبر اس بات پر پریشان ہوگیا تھا اسی وجہ سے وہ واپس پرانی گڑھی گیا تھا۔ پرانی گڑھی اسی حویلی کا نام ہے وہ رہتا الگ ہے، پرانی گڑھی اس کے پرکھوں کی ملکیت ہے اور جائداد میں بس وہی باقی رہ گئی ہے، باقی سب وہ ختم کر چکا ہے۔ ان باتوں کے بعد وہ اُٹھ گیا اور اس نے سب سے کہا کہ پرانی گڑھی چلیں، کہیں کچھ ہو ہی نہ جائے، میں اس سے اختلاف کر کے چلا آیا تھا۔ تب تو اس وقت اس کی جان ہی نکلی ہوئی ہوگی۔ یقینا مرشد۔ ہوں تو پھر یوں کرنا الیاس خان کہ تم مجھے دُور سے فرید خاں کا گھر دکھا دینا۔ میں اس وقت منشی ریاض سے ملوں گا جب وہ فرید خاں کے گھر سے نکلیں گے اور اپنے گھر جائیں گے۔ جو حکم مرشد۔ مگر آپ خود کو محفوظ رکھیں۔ اطمینان رکھو۔ میں نے کہا اور الیاس خان نے گردن جھکا لی۔ میں نے خود ہی کہا۔ اور اب تم جائو آرام کرو۔ اس نئی زندگی پر سب سے پہلی مبارک باد میں تمہیں پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک بار پھر رو پڑا۔ میرے ہاتھ چومے اور باہر نکل گیا۔ مجھے خوشی ہو رہی تھی۔ جمال احمد خاں کا بڑھاپا سنور جائے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہوگی۔ دیر تک ان کی خوشیوں کا اندازہ لگاتا رہا۔ پھر آہستہ آہستہ اُداسیوں میں ڈوبتا چلا گیا، میری خوشیاں کہاں ہیں مجھے خوشیاں کب ملیں گی مجھ پر یہ نحوستیں کب تک طاری رہیں گی، وہ میری تقدیر کی صبح کب ہوگی۔ الیاس خان نے کہا تھا کہ منشی ریاض، فرید خاں کے ساتھ نہیں رہتے، ان کا کوئی گھر ہے۔ اسی گھر میں مجھے میرے ماں باپ اور بہن نظر آئیں گے۔ آہ ماموں ریاض انہی کے لیے تو نوکری کر رہے ہوں گے آہ صبح کب ہوگی کب صبح ہوگی۔ صبح ہوگئی دروازے سے الیاس خان اندر داخل ہوگیا۔ اس کے ہاتھ میں ناشتے کی ٹرے تھی۔ آنکھیں سرخ اور مغموم تھیں۔ میں نے حیرت سے اسے دیکھا۔ جلدی جاگ گئے الیاس خان۔ جی وہ آہستہ سے بولا۔ خیریت۔ جی ہاں ناشتہ کر لیجیے۔ آ جائو۔ میں نے کہا۔ تم بھی ناشتہ کر لو۔ میں نے چائے پی لی ہے ابھی کچھ نہیں کھائوں گا۔ کب چلو گے۔ بتا دوں گا ابا آ رہے ہیں۔ وہ بولا۔ اسی وقت جمال خان صاحب اندر آ گئے تھے۔ انہوں نے سرد نگاہوں سے الیاس خان کو دیکھا اور وہ گردن جھکا کر باہر نکل گیا۔ ناشتہ کریں میاں۔ جمال خان صاحب بیٹھتے ہوئے بولے اور میں نے ٹرے سامنے سرکا لی۔ آج یہ کوئی ناٹک کر رہا ہے، ضرور کوئی چکر ہے۔ وہ پُرخیال انداز میں بولے۔ کیا بات ہے صبح میں جاگا تو یہ وضو کر چکا تھا۔ رات کو کسی وقت آیا اور کیسے اندر داخل ہوا پتا نہیں۔ وضو کے بعد باقاعدہ نماز پڑھی پھر ماں کے پاس جا بیٹھا اور انہیں دیکھتا رہا۔ خوب مگر یہ ناٹک کیسے ہوا وہ اور نماز۔ میرے خیال میں تو اسے نماز آتی بھی نہیں، بھائی مجھے تو شبہ ہوگیا اور میں نے فوراً احتیاطی تدابیر کر ڈالیں۔ وہ کیا میں نے پوچھا۔ تم نے جو عنایت کی ہے اس نے مجھے جینے کا حوصلہ دیاہے۔ سچ جانو بیٹے ہمارے ٹوٹے ہوئے دل جڑ گئے ہیں۔ میری اہلیہ نے تو اتنے سجدے کئے ہیں کہ گنے نہ جا سکیں، بیٹی کے چند رشتے ہیں جن پر اس لیے غور نہیں کیا تھا کہ پاس پلے کچھ نہیں تھا، ہاں یا نا کرتے تو کس برتے پر۔ مگر اب اب مجھے شبہ ہوا کہ کہیں اسے پتا نہ چل گیا ہو اس لیے میں نے تمہارے عطیے کو محفوظ کر دیا۔ میرا ناقص علم کچھ اور کہتا ہے محترم بزرگ۔ کیا صبح کا بھولا شام کو واپس آ گیا ہے، ایک گزارش بھی ہے آپ سے۔ کیا بیٹے وہ اگر نیکیوں کی طرف واپس آئے تو اسے سہارا دیں ماضی کو بھول جائیں، اسے طعنہ نہ دیں۔ آہ مجھے اگر بیٹے کا سہارا مل جائے تو، تو کاش ایسا ہو جائے۔ جمال احمد خان آبدیدہ ہوگئے۔ بہت دیر تک وہ میرے پاس بیٹھے رہے تھے۔ پھر جب اُٹھنے لگے تو مجھے اچانک کچھ یاد آ گیا۔ وہ جمال احمد صاحب یہاں ایک کمبل تھا کسی کی امانت ہے وہ نظر نہیں آیا۔ ذرا چچی جان اور بہن سے پوچھ لیں دُھوپ لگانے کو تو نہیں ڈالا۔ کمبل، اچھا پوچھے لیتا ہوں۔ کچھ دیر کے بعد وہ واپس آئے اور بولے۔ نہیں میاں کمبل یہاں سے کسی نے نہیں اُٹھایا۔ کہاں گیا، کہاں جا سکتا ہے۔ وہ پریشانی سے بولے اور دل ہولنے لگا، نہ جانے کمبل کہاں گیا۔ جمال احمد پھر باہر نکل گئے نہ جانے کیسے تفتیش ہوئی مگر کمبل نہیں ملا، وہ پریشان اور شرمندہ تھے اور میں۔ الیاس خان نے دوپہر کے کھانے کے بعد تیاری کر لی، اس بارے میں میری اس سے بات ہوگئی تھی اور طے ہوگیا تھا کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ پھر ہم تانگے میں بیٹھ کر چل پڑے۔ کافی فاصلہ طے ہوا تھا اور پھر فرید خان کا مکان آیا تھا، شاندار مکان تھا، فرید خان کھاتے پیتے گھر کا فرد تھا۔ منصوبے کے مطابق الیاس خان مجھے چھوڑ کر فریدخان کے مکان میں چلا گیا، یہاں اس کا آنا جانا تھا اور چونکہ اس کی ابھی ان لوگوں سے باقاعدہ نہیں ٹھنی تھی اس لیے کوئی مشکل بھی نہیں تھی، دس منٹ کے بعد وہ واپس آ گیا۔ وہ رات سے غائب ہے واپس نہیں آیا۔ یقیناً وہ پرانی گڑھی میں ہوں گے اور آپ کے نکل جانے سے خوفزدہ ہوں گے۔ خیر منشی ریاض اندر موجود ہیں۔ کام میں لگے ہوئے ہیں پانچ بجے چھٹی کر کے نکلیں گے۔ کچھ کہا تو نہیں تم نے اُن سے۔ بالکل نہیں آپ نے منع کیا تھا۔ ہاں یہ اچھا کیا۔ اب کیا حکم ہے مرشد الیاس خان تم واپس جائو جس نئی زندگی کا تم نے آغاز کیا ہے اسی پر ثابت قدم رہنا ہی ذریعۂ نجات ہے۔ برائی بہت خوبصورت ہوتی ہے مگر اس کی انتہا بے حد بھیانک، اس کے برعکس نیکیوں کا سفر مشکل ترین لیکن منزل نہایت سکون بخش۔ میں آپ کے حکم کی تعمیل کروں گا لیکن مرشد ابھی میں آپ کے پاس رُکنا چاہتا ہوں۔ کیوں مرشد ان سوؤروں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ انہوں نے آپ کی تلاش شروع کر دی ہوگی۔ ان کے بہت سے گرگے ہیں وہ انہیں بھی استعمال کریں گے۔ اور تم میری حفاظت کرو گے میں نے مسکرا کر کہا۔ نہیں مرشد میں تو خود ایک کمزور انسان ہوں۔ لیکن میں ان لوگوں کو جانتا ہوں اگر کوئی نظر آیا تو آپ کو ہوشیار تو کر سکتا ہوں۔ تمہارا شکریہ الیاس خان میری نصیحت ہے کہ ان لوگوں سے تصادم کی کیفیت نہ اختیار کرنا، اب تم ایک ذمّے دار شخص ہو، تمہارے شانوں پر جوان بہن اور بوڑھے ماں باپ کا بوجھ ہے۔ بہت مشکل ہے تمہارے ماں باپ کو اپنی خوش بختی پر یقین آئے مگر انہیں یقین دلانا تمہارا فرض ہے۔ جائو دوست خدا تمہاری حفاظت کرے آپ مرشد میں آ جائوں گا میری فکر مت کرو بمشکل تمام میں نے اسے روانہ کیا اور جب وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا تو فرید خان کے گھر کے دروازے کو دیکھنے لگا، اندر ماموں ریاض موجود تھے۔ میرے ماموں ریاض جنہیں معلوم تھا کہ امی ابا کہاں ہیں۔ آہ میں انہیں دیکھ سکوں گا ان سے مل سکوں گا۔ میری امی، میرے ابا ، میری بہن دل میں سرور اُتر آیا تھا، میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ماموں ریاض کے سامنے نہیں آئوں گا۔ ان کے گھر تک ان کا پیچھا کروں گا اور پھر سب کے سامنے ایک دم جائوں گا، کیا کیفیت ہوگی ان کی۔ کیا ہوگا۔ بدن اینٹھ رہا تھا، اعصاب کشیدہ ہو رہے تھے کہ جانے کتنے عرصے کے بعد پانچ بجے اور پھر، پھر میں نے فرید خان کے گھر کے دروازے سے ماموں ریاض کو نکلتے دیکھا۔ ہاں وہ ماموں ریاض ہی تھے کھوئے کھوئے سے، مضمحل مضمحل سے، شیو بڑھا ہوا تھا، ہاتھ میں کپڑے کا بنا ہوا تھیلا تھا جس میں کوئی چیز محسوس ہوتی تھی، لباس بھی بہت معمولی تھا، ان کی پریشان حالی کا صاف احساس ہوتا تھا۔ آہ نہ جانے کیسی زندگی گزار رہے ہیں یہ لوگ، ظاہر ہے ابو تو کچھ کرنے کے قابل نہ رہے ہوں گے، ان سب کی کفالت کا بوجھ ماموں پر ہو گا، دل بے اختیار ہو رہا تھا، جذبات مچل رہے تھے، خواہش ہو رہی تھی کہ سب کچھ بھول کر دوڑوں اور ان سے لپٹ جائوں، اتنا روئوں کہ عرصہ کے رکے ہوئے سارے آنسو بہہ جائیں لیکن خود کو سنبھالا، احتیاط ضروری ہے، مجھے ماضی کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ماموں ریاض کافی دور نکل گئے تھے۔ میں چل پڑا، خیالات کے ہجوم میں گھرا ہوا تھا، سونے کے چند سکے میرے پاس موجود تھے، یہ ان کے کام آئیں گے اس کے بعد، اس کے بعد جس طرح بھی بن پڑا میں ان کے حالات بدل دوں گا آہ یہ تو میرا فرض ہے، میری تو ابتدا یہیں سے ہونی چاہیے تھی مگر یہ تقدیر میں نہیں تھا، اگر امی، ابو اور شمسہ وہاں موجود ہوئے جہاں ماموں جا رہے ہیں تو مجھے دیکھ کر ان پر کیا گزرے گی، کیا کیفیت ہو گی، کہیں یہ لوگ بھی مجھ سے بددل نہ ہوں، مجھے اپنی پریشانیوں کا ذمہ دار سمجھ کر مجھ سے نفرت نہ کرنے لگے ہوں۔ یہ احساس مجھے الیاس خان کے ان الفاظ سے ہوا تھا جن میں اس نے ماموں ریاض کے بارے میں بتایا تھا کہ میرے پیغام کا ان پر کوئی رد عمل نہیں ہوا تھا۔ خیر اگر ایسا ہوا بھی تو کیا بالآخر میں انہیں خود سے راضی کر لوں گا، اپنی کہانی انہیں سنا کر بتائوں گا کہ میں نے اپنے گناہوں کا کیا کفارہ ادا کیا ہے۔ ان سوچوں نے، ان احساسات نے اس سفر کی طوالت کا احساس ختم کر دیا تھا جو ماموں ریاض نے رکے بغیر طے کر لیا تھا۔ یہ بہت طویل سفر تھا، نہ جانے کتنی سڑکیں، گلیاں، بازار، محلے عبور کر آئے تھے وہ، آبادی خال خال رہ گئی تھی جس جگہ وہ پہنچ گئے تھے وہاں کھیت بکھرے ہوئے تھے اور ان کھیتوں کے دوسرے سرے پر کچھ بوسیدہ مکانات دور دور نظر آ رہے تھے غالباً یہاں بجلی نہیں تھی، کھمبے بھی نہیں لگے ہوئے تھے، ان ٹوٹے پھوٹے مکانوں میں سے چند میں ملگجی مدھم روشنیاں ٹمٹما رہی تھیں۔ میں چونک پڑا ان روشنیوں کو دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ کتنا فاصلہ پیدل طے کیا گیا ہے کہ چلتے چلتے رات ہو گئی اور پھر یہ آبادی عجیب سی تھی۔ یہاں رہتے ہیں یہ لوگ اتنی دور اور ایسی جگہ جو زندگی کی سہولتوں سے محروم ہے اس کی وجہ بھی غربت ہی ہو سکتی تھی۔ دل رونے لگا، کتنی بے بسی کا شکار ہیں یہ لوگ، کیا بیت رہی ہے ان پر ماموں ریاض ایک دروازے پر رک گئے، ایک لمحے رکے رہے پھر اندر داخل ہو گئے۔ میرا دل بند بند سا ہو گیا۔ منزل آ گئی تھی وہ جگہ آ گئی جس کی مجھے صدیوں سے تلاش تھی۔ قدم من من بھر کے ہو گئے نہ جانے کتنی مشکل سے یہ بقیہ راستہ طے کیا تھا، ان مکانوں کو قریب سے دیکھا۔ زمانہ قدیم کے بنے ہوئے تھے، دیواروں میں ایک اینٹ سلامت نہیں تھی اس کے باوجود مضبوط تھے جس دروازے میں ماموں ریاض داخل ہوئے تھے، اس کی زنجیر بجائی اور دھڑکتے دل کے ساتھ انتظار کرنے لگا، دروازہ کون کھولے گا شمسہ، امی، ابو یا ماموں ریاض کس سے کیا کہوں گا، کیا وہ لوگ مجھے ایک نگاہ میں پہچان لیں گے، مشکل ہو جائے گا۔ کچھ دیر انتظار کے بعد زنجیر دوبارہ بجائی پھر تیسری بار بہت زور سے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جگہ شاید بہت بڑی ہے، یہ لوگ دروازے سے دور ہوتے ہوں گے یا کوئی اور یہاں آتا نہ ہو گا یا ماموں ریاض اکیلے اس خیال سے دل لرز گیا اگر ماموں ریاض یہاں اکیلے ہیں تو امی، ابو ایک دم بے چینی طاری ہو گئی، زور زور سے زنجیر بجانے لگا پھر دروازے کو زور سے اندر دھکیلا تو دروازہ کھل گیا، بے صبری سے اندر قدم رکھ دیا، گھپ اندھیرا چھایا ہوا تھا، جگہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔ ماموں ریاض۔ میں نے آواز لگائی اور میری آواز گونج کر رہ گئی۔ دل پر وحشت چھانے لگی تھی۔ اس بار پہلے سے زیادہ زور سے چیخا مگر کوئی جواب نہ ملا۔ یہاں کوئی ہے۔ میں نے پھر حلق پھاڑا اور اس بار روشنی کی ایک مدھم سی کرن ابھری۔ یہ کرن کسی دروازے کی جھری سے ابھری تھی۔ اسے دیکھ کر میں اندھوں کی طرح اس طرف لپکا بہت مدھم کرن تھی لیکن اس کی نشاندہی میں، میں دروازے تک پہنچ گیا۔ اس دروازے کو بھی دھکا دے کر میں نے کھول دیا اور دوسری طرف نکل آیا۔ یہاں زیادہ تاریکی نہیں تھی۔ گول سا بڑا صحن نظر آ رہا تھا جس کی زمین اینٹوں سے بنی ہوئی تھی لیکن وہی کیفیت یہاں بھی موجود تھی۔ ٹوٹی پھوٹی اینٹیں درمیان میں کیاریوں جیسی جگہ چھوڑ دی گئی تھی جن میں درخت اُگے ہوئے تھے۔ بہت اونچے اونچے چار درخت نظر آ رہے تھے جو اوپر جا کر آپس میں ایک دوسرے سے پیوست ہو گئے تھے اور انہوں نے اس صحن پر سایہ کر لیا تھا لیکن چونکہ آسمان پر ابھی تھوڑی بہت مدھم مدھم روشنی تھی اس لیے یہ صحن زیادہ تاریک نہیں ہوا تھا۔ روشنی کی وہ کرن جس نے دروازہ اجاگر کیا تھا، اس دروازے کے عین سامنے ایک اور دروازے سے ابھر رہی تھی اور ایک چھوٹی سی کھڑکی سے اس کی روشنی باہر چھن رہی تھی۔ خوف و دہشت کا ایک ہولناک احساس میرے وجود پر طاری ہو گیا، ہاتھ پائوں پھولنے لگے اور کانوں میں شائیں شائیں کی آوازیں گونجنے لگیں۔ شاید یہ خوف کا احساس تھا جو میرے ذہن پر مسلط ہو گیا تھا۔ ماموں ریاض کہاں گئے، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ میرے ہاتھ پائوں لرز رہے تھے اور دل چاہ رہا تھا کہ بیٹھ جائوں، سانس بے حد تیز ہو گیا تھا۔ اس حالت میں کئی منٹ یہاں کھڑے کھڑے گزر گئے، نہ جانے کس طرح میں نے ایک بار پھر اپنے حلق سے آواز نکالی اور ماموں ریاض کو پکارا لیکن جواب ندارد۔ دل کے کسی گوشے میں یہ احساس ابھر رہا تھا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ غیرحقیقی ہے۔ کچھ ہو گیا ہے، کوئی ایسی بات جو آنے والے وقت میں میرے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ آہ یہ کیا ہوا، سوچا تو کچھ تھا اور ہو کچھ رہا تھا، کیسے کیسے احساس لے کر یہ طویل اور تھکا دینے والا سفر کیا تھا۔ کیا کیا امیدیں باندھیں تھیں۔ کیا ہونے والا ہے۔ آخر کیا ہونے والا ہے۔ لرزتے قدموں سے اس دروازے کی جانب بڑھا جہاں سے روشنی آ رہی تھی۔ یہاں پہنچ کر دروازہ زور زور سے بجایا۔ میرے ہاتھوں سے پیدا ہونے والی آواز کئی گنا زیادہ ہو کر پھیل رہی تھی۔ اس میں ہوا کی شائیں بھی شامل تھی۔ درختوں کے پتے ایک دوسرے سے ٹکرا کر بج رہے تھے اور ماحول پر ایسا دہشت ناک سناٹا پھیلتا جا رہا تھا کہ دل کی دھڑکنیں چیخ اٹھیں۔ میرے زور زور سے دروازہ بجانے سے یہ دروازہ بھی اندر کو دب گیا اور میں نے کسی انوکھے جذبے کے تحت اندر قدم رکھا۔ اس بار میں ایک وسیع و عریض کمرے میں داخل ہوا تھا جس کی قدامت کا اندازہ اس میں موجود اشیا سے ہوتا تھا۔ گرد کی ایک دبیز اور بدبودار تہہ اس کے فرش پر جمی ہوئی تھی۔ اونچی چھت کے درمیان میں ایک بہت بڑا جھاڑ لٹک رہا تھا۔ دیواروں پر چاروں طرف جالے لگے ہوئے تھے اور ایک طرف آتش دان میں مدھم مدھم سی زرد روشنی ہو رہی تھی۔ اسی آتش دان کے اوپر ایک شمع روشن تھی۔ میں نے اس کمرے کی فضا میں ہلکی ہلکی گرمی محسوس کی اور میرا بدن ایک بار پھر دہشت سے لرز اٹھا کیونکہ اچانک ہی کمرے کی روشنی میں اضافہ ہونے لگا تھا۔ میری آنکھوں کے سامنے کوئی سات فٹ کے فاصلے پر آتش دان کے اوپر رکھی چند شمعیں خود بخود روشن ہو گئی تھیں۔ یہ شمعیں پرانے قسم کے ایک شمع دان میں لگی ہوئی تھیں۔ سفید سفید لمبی لمبی خدا جانے ان شمعوں کو روشن کس نے کیا تھا، میں اب شدید دہشت کا شکار ہو چکا تھا۔ آہستہ آہستہ آگے بڑھ کر میں ان شمعوں کے قریب پہنچ گیا۔ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ پہلے تو صرف ایک ہی موم بتی جل رہی تھی لیکن اب یہ شمعیں کس نے روشن کیں۔ وہ نادیدہ ہاتھ مجھے نظر نہیں آ رہے تھے جنہوں نے یہ حرکت کی تھی۔ موم بتیوں کے شعلے بالکل سیدھے اوپر اٹھ رہے تھے جیسے ہوا سے محفوظ ہوں۔ میں غیر ارادی طور پر ان پر پھونکیں مارنے لگا اور ایک بار پھر میری آنکھوں میں خوف ابھر آیا۔ میری پھونکوں سے کسی نہ کسی شعلے کو بجھ تو جانا چاہیے تھا لیکن وہ جنبش بھی نہیں کر رہے تھے۔ دل بری طرح دھک دھک کرنے لگا۔ پورا بدن پسینے میں ڈوب گیا اور اب اس کے علاوہ اور کچھ نہیں سوچا جا سکتا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ فریب نظر تھا۔ ماموں ریاض حقیقت نہیں تھے بلکہ کوئی خوفناک دھوکا تھے جس کا تعاقب کرتا ہوا میں اس ہولناک مکان میں پہنچ گیا ہوں لیکن اس دھوکے کی بنیاد کیا ہے، یہ سب کچھ، یہ سب کچھ کیوں ہوا ہے، بہت عرصے تک میں اس سے محفوظ رہا تھا بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ میری ایک حیثیت بن گئی تھی آہ اس کے بعد اس کے بعد یہ سب کچھ، یہ سب کچھ، کیا کروں، کیا کرنا چاہیے مجھے، بے شک شدید ترین حالات کا شکار رہ چکا تھا، ان حالات میں رہنے کی عادت پڑ گئی تھی لیکن کچھ عرصے سے، صورتحال ذرا مختلف ہو گئی تھی اور اب یہ سب کچھ میرے لیے بڑا دہشت ناک تھا۔ میں نے پریشان نگاہوں سے چاروں طرف دیکھا۔ دروازہ در دروازہ، ایک کے اندر ایک۔ ایک اور دروازہ نظر آ رہا تھا۔ ماموں ریاض کا تصور تو اب دل سے نکلتا ہی جا رہا تھا۔ میری تقدیر میں بھلا یہ روشنی کہاں ہے، میں تو تاریک اندھیروں کا مسافر ہوں، مجھے انہی تاریکیوں میں زندگی بھر کا سفر کرنا ہے، ان خوشیوں سے بھلا میرا کیا واسطہ جو انسان کی زندگی میں آتی ہیں مگر اب یہ نیا جال، نیا فریب کیا معنی رکھتا ہے۔ آہ پچاس بار غور کر چکا تھا اس بات پر کہ غلطی ہوئی ہے مجھ سے اور میری اس غلطی نے مجھ سے میرا سائبان چھین لیا ہے، وہ کمبل جو میرے لیے ایک بزرگ کا عطیہ تھا، مجھ سے واپس مانگا گیا تھا، صاف کہا گیا تھا کہ میں اس کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا تھا، میں نے اسے چھوڑ دیا، ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جو کچھ ہوا تھا اس میں میری غلطی نمایاں تھی لیکن اب اب کیا کرنا چاہیے۔ اپنی اس غلطی کو تسلیم کر کے کیا ایک بار پھر موت کی آرزو کرنے لگوں یا زندگی کی جانب رخ کیے رہوں جیسا بھی ہو جو کچھ بھی ہو گزاروں اسی میں گزاروں۔ زندگی کتنی قیمتی شے ہے کوئی جینے والوں سے پوچھے جو کسی بھی طور مرنا نہیں چاہتے۔ میں بھی مرنا نہیں چاہتا ہوں ہاں بے شمار بار دل اس دنیا سے اکتایا، اپنے آپ سے اکتایا لیکن جب موت کو گلے لگانے کی آرزو کروں گا تو نہ جانے کیا احساس ہو گا دل میں، کافی دیر تک میں اسی طرح اس پراسرار کمرے میں کھڑا سوچوں میں گم رہا اور اس کے بعد میں نے سوچا کہ کم از کم یہاں کا تھوڑا سا جائزہ اور لے لوں اور اس کے بعد اس گھر سے باہر نکل جائوں جہاں میں صرف ایک دھوکے کے تعاقب میں آیا تھا۔ سامنے ہی جو کمرہ نظر آ رہا تھا اس کے دروازے کے قریب پہنچ گیا۔ میں اس دروازے کے رنگ کو دیکھ رہا تھا۔ صاف محسوس ہو رہا تھا کہ اسے مدت سے نہیں کھولا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے دوسری طرف تاریکی ہی تاریکی ہو کیونکہ روشنی نظر نہیں آ رہی تھی اس لیے میں واپس پلٹا۔ ایک شمع ہاتھ میں اٹھائی اور دوبارہ دروازے کے قریب پہنچ گیا۔ پھر میں نے دروازے کو آہستہ سے دھکیلا اور ایک لمحے میں دروازہ کھل گیا۔ شمع کی روشنی میں مجھے ایک اور بڑا اور وسیع کمرہ نظر آیا۔ یہاں بھی فرش بالکل ایسا لگ رہا تھا جیسے اس پر صدیوں سے انسانی قدموں کا گزر نہ ہوا ہو۔ دیواریں پلاسٹر کے بغیر تھیں اور ان سے ٹوٹی پھوٹی اینٹیں جھانک رہی تھیں۔ ایک سمت ایک زینہ سا بنا ہوا تھا جو اوپر جا کر چھت میں گم ہو گیا تھا۔ یہ کمرہ پہلے کمرے سے بھی زیادہ پراسرار تھا۔ ابھی میں یہیں کھڑا ہوا ادھر ادھر دیکھ رہا تھا کہ دفعتاً ہی مجھے اوپر قدموں کی سی آہٹ سنائی دی اور میرا دل دہشت سے اچھل پڑا۔ میرے حلق سے ڈری ڈری آواز نکلی۔ ماموں ریاض، ماموں ریاض کہاں ہیں آپ، ماموں ریاض کیا آپ یہاں اس گھر میں موجود ہیں۔ اپنی آواز کے کھوکھلے پن کا خود بھی احساس ہوا تھا، جسے پکار رہا تھا اب اس کی موجودگی سے مایوس ہو گیا تھا لیکن کوئی اوپر ہے ضرور۔ یہ مکان خالی نہیں ہے، یہاں یقینی طور پر زندگی ہے۔ آہ کوئی نظر تو آئے، کوئی دکھائی تو دے اس سے پوچھوں کہ مجھے اس طلسم خانے میں لانے کا مقصد کیا ہے۔ آخر میں یہاں کیوں آیا ہوں بس دماغ پر ایک دھند سی طاری ہو گئی اور میرے قدم ان سیڑھیوں کی جانب بڑھ گئے۔ گیارہ سیڑھیاں تھیں اور اس کے بعد لکڑی کی بنی ہوئی چھت۔ اوپر پہنچا شمع کی روشنی نے ایک اور دروازہ اجاگر کیا لیکن اس دروازے کے دوسری جانب روشنی تھی، یقینی طور پر وہاں کوئی موجود تھا۔ کچھ سرسراہٹوں کی سی آوازیں بلند ہو رہی تھیں۔ میں نے دروازے کو دھکا دیا۔ یہ دلچسپ بات تھی کہ یہاں کوئی دروازہ اندر سے بند نہیں تھا۔ یہ دروازہ بھی میرے دھکا دینے سے کھل گیا اور وہاں مجھے تیز روشنی نظر آئی۔ یہ روشنی بالکل نیچے لگی ہوئی شمعوں کی جیسی روشنی تھی۔ یہاں بھی پانچ شمعیں جو بہت لمبی لمبی تھیں، روشن تھیں اور یوں لگتا تھا جیسے انہیں ابھی ابھی روشن کیا گیا ہو کیونکہ ان کا موم پگھلا نہیں تھا لیکن کمرے کے منظر میں کچھ ایسی انوکھی باتیں تھیں جنہیں دیکھ کر میرا دل اینٹھنے لگا، اعصاب میں عجیب سی کھنچاوٹ پیدا ہوئی۔ سامنے ہی ایک تابوت جیسی شے رکھی ہوئی تھی اور سرسراہٹوں کی آوازیں وہیں سے آ رہی تھیں۔ کمرہ روشن تھا لیکن میں نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی شمع پھینکی نہیں اور آہستہ آہستہ اس تابوت کے قریب پہنچ گیا۔ میرے خدا، میرے خدا میں نے جو کچھ دیکھا وہ ناقابل یقین تھا۔ تابوت خاص قسم کا بنا ہوا تھا۔ اس کے کنارے اونچے اونچے تھے اور اس کے اندر ایک لاش نظر آ رہی تھی۔ ایک انسانی لاش جس کی بے نور آنکھیں مجھے گھور رہی تھیں اور یہ چہرہ، یہ چہرہ ماموں ریاض کا چہرہ تھا۔ ہاں میں اس چہرے کو صاف پہچانتا تھا۔ ماموں ریاض ہی تھے لیکن جو چیز مجھے ایسی نظر آئی جو میرے حواس کو بالکل ہی بے قابو کر رہی تھی وہ ماموں ریاض کی لاش سے چمٹی ہوئی لاتعداد پیلی پیلی مکڑیاں تھیں جو ان کے جسم پر ادھر سے ادھر پھر رہی تھیں اور جگہ جگہ ان کے کھلے جسم میں اپنے پنجے جمائے ان کا خون چوس رہی تھیں۔ آہ ماموں ریاض ماموں ریاض میرے منہ سے بے اختیار چیخ نکل گئی۔ شمع میرے ہاتھ سے چھوٹ کر کھلے ہوئے تابوت میں جا گری۔ مکڑیاں ایک دم منتشر ہونے لگیں۔ ان کی تعداد بے پناہ تھی، ان کا سائز بھی مختلف تھا۔ شمع گرنے سے ان میں سے کچھ مکڑیاں جل بھی گئی تھیں۔ وہ ایسے انداز میں اوپر کی جانب لپکیں جو بے حد لرزہ خیز تھا۔ میں بدحواس ہو کر پیچھے ہٹا لیکن پائوں کسی چیز میں الجھ گیا اور میں چاروں شانے چت نیچے گر گیا۔ دفعتاً ہی مجھے ایک دھماکہ سا سنائی دیا اور اس کی وجہ بھی مجھے معلوم ہو گئی۔ وہ دروازہ جس سے میں اندر داخل ہوا تھا، زوردار آواز کے ساتھ بند ہو گیا تھا، ہوا بالکل نہیں چل رہی تھی اگر ہوا چلتی تو شمعوں کے شعلے بھڑکتے۔ اس کا مقصد ہے کہ کسی نادیدہ شیطانی قوت نے یہ دروازہ بند کیا ہے۔ میں ادھر ادھر ہاتھ مارنے لگا۔ سہارا لے کر اٹھنے کی کوشش کرنا چاہتا تھا لیکن جسم جیسے مفلوج ہو گیا تھا۔ آن واحد میں لاتعداد سفید اور پیلی مکڑیاں میرے جسم تک پہنچ گئیں اور میں اپنے جسم کے کھلے ہوئے حصوں پر ان کے نوکدار پیروں کی گردش محسوس کرنے لگا۔ وہ میرے جسم سے چمٹ رہی تھیں، جسم کے کھلے ہوئے حصوں میں باریک باریک سوئیاں سی چبھنے لگیں اور درد کی شدت سے میرے حلق سے بے اختیار چیخیں نکلنے لگیں، اعصاب اچانک ہی قابو میں آ گئے تھے۔ میں نے جوش وحشت میں ان مکڑیوں کو ہاتھ مار مار کر دور کرنا چاہا مگر بے سود ان کی نوکیلی ٹانگیں میری کھال میں پیوست ہو رہی تھیں اور وہ اپنے باریک باریک دانت میرے جسم میں چبھو رہی تھیں۔ آہستہ آہستہ وہ میری گردن تک پہنچ گئیں اور اس کے بعد انہوں نے میرے چہرے پر چڑھنے کی کوشش کی۔ ایک خوفناک دھاڑ میرے منہ سے نکلی اور میں نے ایک دم کروٹ بدل کر زمین پر ہاتھ ٹکائے اور اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔ جسم میں انتہائی خوف کے عالم میں قوتیں بیدار ہو گئی تھیں۔ میں نے بہت زور زور سے ہاتھ اور پائوں جھٹک جھٹک کر ان مکڑیوں کو نیچے گرایا اور اس کے بعد دروازے کی جانب دوڑ لگائی۔ پوری قوت سے میں نے دروازے کو پکڑ کر کھینچا۔ دروازہ کھل گیا لیکن میں باہر نکلتے نکلتے ایک بار پھر گر پڑا تھا۔ چند مکڑیاں جو میرے لباس پر چڑھ گئی تھیں، میرے ساتھ ہی باہر آ گئی تھیں۔ میں ماہی بے آب کی طرح تڑپنے لگا۔ مکڑیوں نے میرے جسم کے کھلے حصوں کی طرف دوڑنا شروع کر دیا اور وہاں پہنچ کر مجھے کاٹنے لگیں۔ میں بار بار چیخ رہا تھا اور ان مکڑیوں کو چٹکیوں سے پکڑ پکڑ کر نیچے پھینک رہا تھا، ساتھ ہی میں انہیں پائوں سے مسلتا بھی جا رہا تھا۔ یہ ایک بے حد گھنائونا کام تھا لیکن اس وقت زندگی بچانا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا تھا۔ مکڑیاں اپنا کام کر رہی تھیں مگر میری کوششوں سے ان کی تعداد کم ہوتی جا رہی تھی۔ یہاں تک کہ آخری مکڑی بھی میرے پائوں کے نیچے آ کر مر گئی۔ اس مصیبت سے چھٹکارا پاتے ہی میں اس راستے کی طرف دوڑا جہاں سے اندر داخل ہوا تھا۔ سامنے ایک دروازہ کھلا نظر آیا اور میں اس میں گھس گیا مگر وہ ایک کمرہ تھا اور اس میں کوئی دروازہ نہیں تھا۔ وہاں سے نکل کر ایک راہداری میں بھاگا جو آگے جا کر دوسری طرف گھوم گئی تھی لیکن دوسری طرف مڑ ہی رہا تھا کہ سامنے بند دیوار آ گئی اور بمشکل دونوں ہاتھوں کا سہارا لے کر ٹکرانے سے بچا۔ آہ وہ راستہ کہاں گیا جہاں سے اندر آیا تھا، کہاں گیا وہ راستہ وہاں سے پلٹا اور پھر جہاں تک بھاگ سکا، بھاگا لیکن جہاں پہنچتا راستہ بند ملتا۔ حلق میں کانٹے پڑ رہے تھے، آواز نہیں نکل رہی تھی۔ پھر ایک تاریک کمرے میں داخل ہو گیا۔ گہرا گھپ اندھیرا تھا، پانی گرنے کی آواز آ رہی تھی۔ غالباً غسل خانہ تھا، میں ٹٹول ٹٹول کر آگے بڑھنے لگا، ایک جگہ پانی کی دھار گر رہی تھی پانی ہلکا گرم تھا مگر پیاس اتنی شدت کی تھی کہ میں نے منہ کھول دیا۔ پانی کے کئی گھونٹ حلق سے اتارے مگر یہ پانی ہلکا نمکین تھا اور اس میں پانی جیسا پتلا پن نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ایک عجیب سی بو ایک عجیب سی سڑاند میں ایک دم پیچھے ہٹ گیا، دونوں ہاتھوں کا چلو بنایا، پانی اس میں لیا اور اسے انگلیوں سے مسل کر دیکھنے لگا، ایک عجیب سی چپکن تھی اس میں مگر تاریکی میں کچھ نظر نہیں آ رہا تھا، اس سڑاند سے الٹی آ رہی تھی، پیٹ اور سینے پر ایک دم بڑا بھاری پن پیدا ہو گیا تھا، میں کراہتا ہوا وہاں سے بھی نکل آیا، کوئی شیطانی جال تھا جس میں میں بری طرح جکڑ گیا تھا۔ آہ کیا ہے یہ سب کچھ۔ کہاں جائوں کئی جگہ روشنی نظر آئی، اس سے پہلے یہ روشنی نہیں تھی مگر اس طرف رخ کرتے ہوئے خوف محسوس ہو رہا تھا۔ ادھر کلیجہ تھا کہ حلق کے راستے باہر نکل آنا چاہتا تھا۔ راستہ کہاں ہے کوئی ہے اس منحوس گھر میں۔ ارے کوئی ہے، ماموں ریاض، ابو، امی، شمسہ کوئی ہے، کوئی ہے۔ میری آواز گھٹ گئی، متلی آ گئی تھی اور میری حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی تھی، سر چکرا رہا تھا، آنکھوں کے سامنے ستارے ناچ رہے تھے لگ رہا تھا یہی آخری وقت ہے، مر جائوں گا۔ آہ پھر وہی سب کچھ آہ آگے بڑھا، رخ ایک روشنی کی طرف تھا نہ جانے وہاں کیا ہے، نہ جانے وہاں کیا ہے۔ کھلا ہوا دروازہ تھا، چوکور کمرہ تھا، کھردرا فرش دیواریں، کارنس پر روشن شمع، سامنے ایک اور دروازہ بھی تھا، نقشہ بدل گیا تھا اس گھر کا میرے داخل ہونے کے بعد۔ کیسے، آخر کیسے۔ روشنی میں ہاتھوں پر نظر پڑ گئی، ایک اور چیخ حلق سے بلند ہو گئی، دونوں ہاتھ سرخ ہو رہے تھے انگلیاں ایک دوسرے سے چپک گئی تھیں، خون، آہ خون، پورا جسم خون میں ڈوبا ہوا تھا، وہ دھار جو نہ جانے کہاں سے گر رہی تھی پانی کی نہیں خون کی دھار تھی اور اور میں نے کئی گھونٹ خون پیا تھا۔ اس بار تو یوں لگا جیسے آنتیں حلق کے راستے باہر نکل رہی ہوں۔ بری طرح متلی ہورہی تھی اور مجھے بیٹھ جانا پڑا تھا۔ آنکھیں بند کر لی تھی تاکہ حلق سے نکلنے والی آلائش نظر نہ آئے۔ سر بالکل خالی ہو گیا تھا۔ جب حالت کچھ بہتر ہوئی تو اپنی جگہ سے اٹھا اور سامنے نظر آنے والے دروازے سے اندر داخل ہو گیا۔ بے نور سی آنکھوں سے کمرے کے ماحول کو دیکھا، وہی کمرہ تھا جہاں تابوت دیکھا تھا اور اس تابوت میں ماموں ریاض کی لاش نظر آئی تھی مگر اب وہاں مکڑیاں نہیں تھیں، فرش صاف پڑا تھا۔ مکڑیاں یقیناً دوبارہ تابوت میں جا گھسی تھیں۔ ماموں ریاض مر گئے۔ میں نے دل میں سوچا۔ بے اختیار قدم آگے بڑھے، تابوت میں جھانکا، لاش موجود تھی مگر مکڑیاں نہیں تھیں، ایک بھی مکڑی نہیں تھی، البتہ ماموں ریاض کی لاش خون سے عاری تھی بالکل زرد، بے رونق، سرد تابوت میں جھکا دونوں ہاتھ نیچے کئے ان کے شانوں کو مضبوطی سے پکڑا اور اوپر اٹھایا بالکل ہلکا جسم تھا مگر اچانک یوں محسوس ہوا جیسے ماموں ریاض نے پائوں اٹھایا ہو۔ یہ صرف احساس نہیں تھا ایسا ہوا تھا میرے ہاتھوں کے سہارے وہ تابوت سے باہر نکلنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ میں نے دہشت زدہ نظروں سے ان کا چہرہ دیکھا اور پھر جلدی سے انہیں چھوڑ دیا۔ یہ ماموں ریاض نہیں تھے بلکہ اب یہ چہرہ مکروہ صورت بھوریا چرن کا چہرہ بن چکا تھا۔ وہ سو فیصد بھوریا چرن تھا، اس کی شکل نامعلوم سے انداز میں کسی مکڑی کی شکل سے مشابہ تھی۔ ہاتھ پائوں بھی اسی طرح مڑے مڑے تھے۔ اب اسے میرے سہارے کی ضرورت نہیں تھی، وہ اچھل کر تابوت سے باہر نکل آیا۔ کیسے ہو میاں جی اس نے چہکتی آواز میں پوچھا۔ بھوریا چرن میں نے آہستہ سے کہا۔ پہچان لیا نا ہاہا چلو اچھا ہے ہم تو سمجھے بھول گئے ہو گے ہمیں، بہت سمے بیت گیا تھا۔ ماموں ریاض کہاں ہیں بھوریا چرن سب مل جائیں گے میاں جی سب مل جائیں گے، اب کیا رہ گیا ہے مگر تم بھی دھن کے پکے نکلے۔ وہ کیسے بھوریا چرن ہمارا کام ہی کر کے نہ دیا۔ اب بھی نہیں کروں گا بھوریا چرن۔ اب بھی نہیں کروں گا۔ اب اس کے لہجے میں طنز تھا۔ ہاں تو کیا سمجھتا ہے ہار مان لی میں نے تجھ سے، تو پاگل ہے بھوریا چرن۔ ڈوب مرو میاں جی کہیں چلو بھر پانی میں ڈوب ہی مرو تو اچھا ہے اب تم ہو کیا میاں جی ذرا اس پر تو غور کرلو۔ میں تو کبھی کچھ نہیں تھا بھوریا چرن مگر تو دیکھ لے آج تک تو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ مقصد میں تو ہم ایسے کامیاب ہوئے ہیں میاں جی کہ جانو گے تو جی خوش ہو جائے گا تمہارا اچھا کیا تو کھنڈولا بن گیا ہم تو کھنڈولے نہ بنے پر تم بھی دھرماتما نہ بن سکے۔ یہ ہے تمہارا دھرم، جیون بھر کشٹ اٹھائے، پر ایک غلطی کری اور مارے گئے۔ اس نے مسرور لہجے میں کہا اور میں اسے گھورنے لگا۔ اب تم ہم میں سے ہو میاں جی نام اور بدل لو اپنا دھرم داس رکھ لو یا کالی چرن، مسعود احمد تو نہ رہے اب تم۔ وہ خوشی سے دیوانہ ہو رہا تھا اور میں اس کے الفاظ پر غور کر رہا تھا، کیا کہہ رہا ہے، یہ کیوں کہہ رہا تھا، اتنا عرصہ دور رہا تو دل میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ اب اس سے جان چھوٹ گئی جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اگر اسے پورا کر لوں تو شاید اس کرب کی زندگی سے نجات پا لوں مگر اور اب اسے برا بھلا کہہ لوں تو کیا ملے گا۔ کم از کم معلومات ہی حاصل کروں، کچھ سمجھ میں ہی آئے۔ تم کس مقصد میں کامیاب ہوئے ہو بھوریا چرن۔ ہا بھاگ ہوتے ہیں منش کے شنکھا بنے تو من میں آئی کہ کھنڈولے بنیں مگر بھاگ میں نہیں تھا، ملا بھی تو تم جیسا پاگل دھرم کے پیچھے بھاگنے والا، ارے پاپی تو دھرم داس بننے تو نہیں آیا تھا، ہمارے پاس برے کاموں کے لیے ہی تو آیا تھا ریس کے گھوڑے، سٹے کے نمبر، دولت کے انبار، ابلائوں کی قربت یہی سب مانگنے آیا تھا تو ہم سے، ہم نے کب منع کیا تھا تو ہمارا کام کر دیتا تو ہم تجھے وہ دیتے کہ جیون بھر مزے کرتا، دھرم ضرور بھرشٹ ہوتا تیرا مگر دھرم داس تو ہی بتا کیا تیرے ہی دھرم میں یہ سب جائز ہے ریس میں دوڑے ہوئے گھوڑوں کے کھیل سے جو دولت ملتی ہے وہ نیک کمائی ہے پھر تیرے من میں نیکیاں کیوں پھوٹ پڑیں ہمارا ستیاناس مار دیا تو نے اور اس کے بعد جو کچھ تو کرتا رہا وہ مرے پر سو درے تھے، طرح طرح کے لوگوں سے دہائی دی تو نے اور ہمیں نقصان پہنچایا، تو کیا سمجھتا تھا چھوڑ دیتے ہم تجھے۔ تو تم میرے پیچھے لگے رہے۔ میں نے کہا۔ پہلے تو یہی سوچا تھا ہم نے کہ ایک دن راستے پر آ جائے گا مگر اس مُسلے نے کھیل بگاڑ دیا۔ کس نے میں نے پوچھا۔ ارے اسی فضل نے۔ بابا فضل کی بات کر رہے ہو۔ ہاں اس نے جیون دان دے کر تیری رکھشا کی نہ صرف رکھشا کی بلکہ بلکہ بلکہ میں نے رندھی ہوئی آواز میں پوچھا۔ رستے کھول دیے تیرے تو نے جو گناہ کئے تھے اپنے دھرم کی نگاہ میں اس نے انہیں دھونے کے لیے اپنی قربانی دے دی اور تو بچ گیا، تیری گھٹنائیں دور ہونے لگیں مگر ہمارے لیے مشکل پیدا ہو گئی۔ میرے حلق میں گولا سا آ پھنسا۔ بڑا روح فرسا انکشاف تھا، بابا فضل نے میری مشکلات دور کرنے کے لیے جان کا نذرانہ دیا تھا، اتنا بڑا ایثار کیا تھا انہوں نے اتنا بڑا ایثار بھوریا چرن میری کیفیت سے بے نیاز بولا۔ ہماری بھی کچھ مشکلیں ہوتی ہیں، کچھ بھید بھائو ہوتے ہیں اگر تو مہان بن جاتا اگر تیرے ہاتھوں کالے جادو والوں کو نقصان پہنچتا تو وہ ہمارے حساب میں لکھا جاتا۔ ہمیں جواب دینا ہوتا اس کا اور ہمارے درجے کم ہوتے جاتے۔ مصیبت گلے پڑ گئی تھی ہمارے تو، لینے کے دینے پڑ گئے تھے، اپنا کام بھولنا پڑا تیری تاک میں لگے رہے، تجھے دیکھتے رہے، تیرے راستے روکنے تھے ہمیں اور ہم کامیاب ہو گئے۔ چولہے میں جاگھسی تیری مہانتا۔ وہ پھر ہنس پڑا۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 82 | https://www.urduzone.net/aseer-ishq-episode-16/ | فریحہ نے آنکھوں کے بھیگے گوشوں کو ہاتھ کی پشت سے بے دردی سے مسلسل دیا۔ اس کے لیے اب سب کچھ آذر ہی تھے۔ اب وہ ان کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ جو بھی حالات ہوں، وہ ان کے قدموں میں ہی رہنا چاہتی تھی۔ کنزہ اب ایک دن بھی آفس سے غیر حاضر نہیں رہنا چاہتی تھی۔ وہ ہر لمحہ آذر کے سامنے رہنا چاہتی تھی۔ اسی لیے اس نے اگلے دن سے آفس جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ڈنر کے بعد انہوں نے اس کے اپارٹمنٹ پر ڈراپ کیا تو اس نے یاد دلایا۔ کل صبح آفس میں ملاقات ہوگی۔ اوکے آذر مسکرا کر بولے۔ گھر پہنچ کر آذر جونہی لائونج میں داخل ہوئے تو صاعقہ تیمور کو سامنے صوفے پر بیٹھے دیکھ کر اچانک ان کا حکم یاد آگیا۔ انہوں نے آج جلد گھر آکر فریحہ کو اس کی امی کے گھر لے جانے کی ہدایت کی تھی مگر پہلے آفس کی مصروفیات پھر کنزہ کی سنگت میں وہ ماں کے حکم کو بالکل فراموش کر بیٹھے تھے۔ انہیں یکایک شرمندگی نے گھیر لیا۔ انہیں بے ساختہ فریحہ پر غصہ آگیا۔ آخر یہ لڑکی کیوں ان کی زندگی میں در آئی تھی۔ اس کی وجہ سے وہ آج ماں کا دل دکھانے اور ان کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔ ان کی شرمساری دیکھ کر بیگم تیمور نے دھیمے لہجے میں کہا۔ میں جانتی ہوں چاند کہ میں اور میری بات تمہارے لیے دنیا میں سب سے زیادہ اہم ہیں۔ یقینا مام آذر نے سچے لہجے میں کہا۔ اس بار معاف کردیجیے۔ آئندہ کبھی ایسا نہیں ہوگا۔ ان کے لہجے کا پچھتاوا بیگم تیمور کے لبوں پر مامتا بھرا احساس بن کر بکھر گیا۔ اب جلدی سے اپنے کمرے میں جائو، فریحہ شام سے تمہارا انتظار کررہی ہے۔ سخت کوفت میں مبتلا رہی ہے۔ ناراض ہوگی، جاکر جلدی سے اسے منا لو۔ جی بہتر۔ آذر نے سعادت مندی سے جواب دیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئے۔ دروازے پر ہلکی دستک پر فریحہ ایک دم اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔ آذر نے کمرے میں داخل ہوکر لحظہ بھر کو نظر بھر کر اس کی طرف دیکھا۔ رسٹ کلر کے خوبصورت سوٹ اور میچنگ جیولری میں وہ آج ہمیشہ سے زیادہ دلکش لگ رہی تھی۔ آذر یک ٹک بے خود سے اسے تکے گئے۔ آپ آگئے اس کی بجھی ہوئی آواز میں غیر محسوس سی خوشی کی کھنک بھی شامل تھی۔ ابھی کچھ دیر پہلے آذر کو اس کے نام سے کوفت محسوس ہورہی تھی مگر اس وقت اس کا معصومانہ دلکش روپ دیکھ کر وہ کوفت اور کلفت جانے کہاں کھو گئی تھی۔ وہ انہیں کتنی معصوم اور کتنی اپنی سی لگ رہی تھی۔ آپ فریش ہولیجیے۔ تب تک میں آپ کے لیے کھانا لگاتی ہوں۔ وہ نگاہیں جھکا کر بولی۔ تم نے کھانا کھا لیا آج پہلی بار انہوں نے اس سے پوچھا تھا۔ نہیں میں آپ کا انتظار کررہی تھی۔ فریحہ نے دھیمی آواز میں جواب دیا۔ آذر نے حیران نظروں سے اس کی طرف دیکھا۔ مام نے کہا تھا وہ کوفت کا شکار ہورہی ہے، ناراض ہوگی۔ ان کے کہنے پر وہ اسے منانے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے مگر یہاں تو معاملہ بالکل برعکس تھا۔ انہیں ایک دم ندامت کا احساس ہوا۔ وہ ایک بے حد فرمانبردار بیٹے، بے حد چاہنے والے بھائی تھے۔ ان کے نزدیک رشتوں کی بے حد اہمیت تھی۔ کچھ بھی تھا، فریحہ سے ان کا ایک خاص رشتہ تھا۔ وہ اسے اپنی بیوی بنا کر لائے تھے۔ اس ناتے اس کے بھی کچھ حقوق تھے اور اس معاملے میں وہ بہت برے ثابت ہوئے تھے۔ آج تک انہوں نے اس کا کوئی حق ادا نہیں کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ لبوں پر حرفِ شکایت لائے بغیر ان کی خدمت میں لگی رہتی تھی۔ ہر پل انہیں آرام اور راحت پہنچانے کی تگ و دو میں مصروف دکھائی دیتی تھی۔ آذر بیڈ پر بیٹھ چکے تھے۔ ان کے چہرے پر گہری سوچ کی پرچھائیں تھی۔ ان کے کھانے کا منع کرنے پر وہ ان کے لیے دودھ لے آئی۔ دروازہ بند کرتے سمے اس نے پلٹ کر ان کی طرف دیکھا۔ صبح کنزہ کے ساتھ ان کے افیئر کا سن کر وہ دہل گئی تھی۔ تو کیا وہ کنزہ کی خاطر اسے چھوڑ دیں گے یہ خیال تیر کی طرح اس کے دل میں پیوست ہوگیا تھا۔ اگر ایسا ہوا تو وہ کیا کرے گی کہاں جائے گی امی تو یہ خبر سنتے ہی مر جائیں گی اور دادا ابا وہ متوحش نظروں سے ان کی جانب دیکھے گئی۔ اس کی نظروں کی تپش کو اپنے چہرے پر محسوس کرکے انہوں نے اس کی جانب دیکھا اور اس کا ہراساں چہرہ اور وحشت زدہ آنکھیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ کیا ہوا ان کے سوال پر وہ بے ساختہ ان کے قدموں میں جھک کر بولی۔ آپ جو چاہے کریں۔ جس کے ساتھ چاہیں رہیں مگر پلیز مجھے کبھی اپنے قدموں سے جدا مت کیجیے گا میں مرتے دم تک آپ کے قدموں میں رہنا چاہتی ہوں۔ فریحہ آذر اس کی بات سن کر حیران ہوئے تھے۔ اپنے قدموں میں جھکا، اس کا لرزتا وجود بے اختیار تھام کر اوپر اٹھایا۔ اس کے معصوم چہرے پر نارسائی اور ٹھکرائے جانے کا کرب تھا اور جھیل سی آنکھوں میں بے بسی اور مایوسی ہلکورے لے رہی تھی۔ اس دم وہ انہیں اتنی پیاری، اتنی اپنی لگی کہ بے ساختہ انہوں نے اسے اپنی بانہوں میں سمیٹ لیا۔ لمحے تھم گئے۔ ساکت ساعتیں دو دلوں کی دھڑکنوں کی آہٹیں سن رہی تھیں۔ اس کا نارسا وجود رسائی کی منزلیں طے کررہا تھا۔ اس کی روح انجانے جہانوں کی سیر کررہی تھی اور پورپور ایک نئے احساس اور انوکھی کیفیت میں ڈوبتا جارہا تھا۔ وہ صبح عام دنوں سے بہت مختلف تھی۔ وہ انجانی رات ان دو اجنبیوں کو ایک دوسرے کا شناسا کر گئی تھی۔ فریحہ کے تو پائوں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے۔ خود آذر بھی ایک عجب سی سرشاری اور سرخوشی محسوس کررہے تھے۔ دل پر کوئی بوجھ تھا، نہ ضمیر کے سامنے کوئی شرمندگی تھی بلکہ ایک عجب سی آسودگی تھی۔ دل پر جو مہینوں سے بوجھ تھا وہ انہوں نے آج اتار دیا تھا اور تمام تر سچائیوں کے ساتھ اس رشتے کو انہوں نے قبول کرلیا تھا۔ آج انہوں نے آفس جانے کا ارادہ ترک کردیا۔ وہ آج فریحہ کو لے کے شاپنگ کے لیے جا رہے تھے کیونکہ آج وہ اس کی امی کے گھر جانے والے تھے۔ اس کی چھوٹی بہن فاریہ اعلیٰ تعلیم کے لیے ملک سے باہر جارہی تھی۔ وہ اس کے لیے ڈھیر سارے تحفے خریدنا چاہ رہے تھے۔ شام ڈھلے جب وہ تحفوں، کیک، پھل اور مٹھائی سے لدے فوزیہ بیگم کے گھر پہنچے تو پورے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ فوزیہ بیگم کے تو ہاتھ، پائوں پھول گئے۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا داماد کو کہاں بٹھائیں۔ کیا خاطر مدارات کریں۔ صفیہ بیگم نے بھی کھلے دل اور محبت بھرے انداز میں فریحہ اور آذر کا سواگت کیا تھا۔ اظفر اور اشعر بھی آئوبھگت میں لگے تھے اور انور ضیا کی تو خوشی دیدنی تھی۔ فروا تحفے دیکھ کر خوشی سے کھلی پڑ رہی تھی۔ وہ مسلسل فریحہ سے باتیں کیے جارہی تھی۔ جانتی ہیں فریحہ آپا ڈاکٹر انکل کے بیٹے شہروز بھائی کی شادی ہونے والی ہے۔ آپ کا بھی کارڈ آیا ہے۔ اچھا۔ فریحہ حسب عادت مسرور لہجے میں بولی۔ یہ تو بہت خوشی کی بات ہے۔ کہاں ہورہی ہے اس کی شادی۔ لو بتائو پہلے سنا تھا کہ کسی لڑکی کے عشق میں گرفتار تھے۔ فروا نے سرگوشی میں بتایا۔ اس لڑکی کی کہیں شادی ہوگئی تو جان دینے کو تیار تھے۔ سخت بیمار رہے مگر اب ذرا دیکھو کس قدر خوش دکھائی دیتے ہیں۔ رات، دن تارہ حسن کے ساتھ گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ اچھا تارہ سے شادی ہورہی ہے۔ فریحہ مسکرائی۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔ تارہ بہت اچھی لڑکی ہے۔ رات کا کھانا کھا کے رات گئے فریحہ اور آذر گھر سے روانہ ہوئے۔ بیٹی اور داماد کو خوش اور شیر و شکر دیکھ کر فوزیہ بیگم سجدئہ شکر بجا لائی تھیں۔ مگر ادھر کنزہ کی بے کلی دیدنی تھی۔ آج کتنے عرصے بعد وہ آفس آئی تھی اور آج ہی آذر نے چھٹی کرلی تھی اور سارے دن ان کا فون آف رہا تھا۔ ایک عجیب سی تشویش نے کنزہ کے دل و دماغ کو گھیر لیا تھا۔ وہ لاکھ خود کو سمجھاتی مگر دل تھا کہ اندیشوں اور وسوسوں میں ڈوبا جارہا تھا۔ تب ہی ڈور بیل کی آواز پر وہ چونک کر دروازے کی طرف متوجہ ہوگئی۔ دروازے پر حارب کو دیکھ کر اسے حیرت بھری مسرت ہوئی۔ تم اس وقت یہاں تمہیں شاید کسی اور کا انتظار ہوگا۔ حارب کے لہجے میں عجب سا کرب تھا۔ مجھے دیکھ کر مایوسی تو نہیں ہوئی نہیں۔ وہ مسکرائی۔ اندر آجائو۔ حارب اس کے پیچھے اندر چلا آیا۔ یہاں سے گزر رہا تھا۔ تمہارا خیال آیا۔ سوچا ملتا چلوں خیر سے اب تو ہماری دوستی بھی ہوچکی ہے۔ وہ مسکرایا۔ خیر دشمنی تو کبھی نہیں تھی۔ کنزہ نے دھیمے لہجے میں کہا۔ چائے پیو گے تمہاری میٹ تو نظر نہیں آرہی چائے کیا تم بنائو گی حارث نے قدرے حیرانی سے پوچھا اور اس کے اثبات پر سر ہلانے پر حسرت بھرے لہجے میں بولا۔ زہے نصیب تمہارے ہاتھ کی چائے پیے مدتیں بیت گئیں ایک وہ وقت بھی تھا حارب خاموش ہوکر ماضی کی یادوں میں ڈوب گیا۔ خود کنزہ کو بھی جانے کیا کیا یاد آرہا تھا۔ حارب کی ماں نے اسے بہو بنانا منظور نہیں کیا تھا کیونکہ وہ ایک غریب لڑکی تھی۔ حارب ماں کے حکم سے سرتابی نہ کرسکا اور ان دونوں کے راستے الگ ہوگئے تھے۔ پھر دونوں ہی دولت کی طمع اور تلاش میں نکل کھڑے ہوئے تھے۔ کنزہ، آذر کے پیچھے چل دی تھی اور اتفاق تھا کہ حارب، آذر کی بہن انوشہ کو اپنے عشق کے جال میں پھنسانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ تمہاری بات کہاں تک پہنچی کنزہ نے اچانک سوال کیا۔ بیگم تیمور سے ملاقات ہوئی ابھی نہیں حارب نے آہ بھری۔ میری بات بھی وہیں اٹکی ہوئی ہے جہاں تمہاری۔ آج میں نے آذر کو اپنی بیوی فریحہ کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ ایک اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹ میں ان دونوں نے ایک ساتھ لنچ کیا تھا۔ بیگم تیمور سے پتا چلا کہ رات کو وہ بیوی کو لے کے اس کی ماں کے گھر گیا۔ اچھا۔ کنزہ کو حیرت ہوئی لیکن یہ باتیں سن کر اسے کوئی خاص صدمہ نہیں ہوا بلکہ اس بات کی خوشی تھی کہ حارب اور انوشہ کی بات آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ انوشہ نے فریحہ کو رازدار بنا لیا تھا۔ فریحہ کے کہنے پر آذر نے ماں سے بات کی تھی اور ایک شام وہ حارب سے ملنے کے لیے تیار ہوگئی تھیں۔ مگر یہ ملاقات ان کے لیے کسی دھماکے سے کم نہیں تھی۔ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کے ٹکڑوں پر پلا، ان کے اشاروں پر ہر چھوٹا بڑا جرم کرنے والا سلطان، حارب کے روپ میں ان سے ان کی چہیتی اور اکلوتی بیٹی کا ہاتھ مانگنے ان کے سامنے آکھڑا ہوگا۔ تمہیں یہ جرأت کیسے ہوئی انہوں نے چراغ پا لہجے میں کہا۔ کیا تم مجھے جانتے نہیں ہو جانتا ہوں۔ حارب سلطان پُر اعتماد انداز میں مسکرایا۔ تب ہی تو یہ جرأت کرسکا۔ میں آپ کے ماضی کے ایک ایک راز سے واقف ہوں۔ ذرا سوچیے ان رازوں سے اگر پردہ اٹھ گیا۔ تو آپ کی پرستش کرنے والے بیٹے اور بے حد چاہنے والی بیٹی کے دل پر کیا گزرے گی۔ اوہ تو اب تم مجھے بلیک میل کرو گے بیگم تیمور نے تیوریوں پر بل ڈال کر حارب کی طرف دیکھا۔ کبھی ایسا سوچیے گا بھی نہیں۔ حارب نے جلدی سے کہا۔ میں بس اتنا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنی غلامی میں لے لیں۔ میں آپ کی اس وسیع و عریض کوٹھی کے کسی کونے میں پڑا رہ کر آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ اسی رازداری اور وفاداری کے ساتھ مگر بیگم تیمور کو یہ سودا منظور نہ تھا۔ گو کہ حارب ایک خوش شکل، تعلیم یافتہ اور ذہین نوجوان تھا اور انوشہ کی پسند بھی تھا، اس کے باوجود اپنے ٹکڑوں پر پلنے والے اس جرائم پیشہ شخص کو وہ اپنا داماد بنانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔ انہوں نے حارب کو ذلیل کرکے اپنے گھر سے نکال دیا مگر اس کی غصیلی آنکھوں کی خاموش دھمکی نے انہیں مضطرب و خائف کردیا تھا۔ ماضی کی تلخ یادوں نے انہیں گھیر لیا تھا۔ انہوں نے جس طرح سیٹھ تیمور کی پہلی بیوی سے نجات حاصل کرکے تیمور سے شادی کی تھی اور آذر کو یہ باور کروایا تھا کہ وہی اس کی ماں ہیں۔ آذر تو شاید یہ بات بھول چکے تھے کہ انہیں جنم دینے والی ماں، کوئی اور ہے بیگم تیمور نہیں۔ ٭ ٭ ٭ فریحہ کی بہن فاریہ پی ایچ ڈی کے لیے لندن روانہ ہوچکی تھی۔ اس ٹھٹھرا دینے والی سرد شاموں والے شہر میں جاکر فاریہ کو پہلی بار اس محبت کی حدت کا احساس ہوا تھا جو اظفر کے خاموش رویّے میں تھی۔ اگر اظفر نہ چاہتے، وہ ساتھ نہ دیتے تو وہ کبھی پردیس میں تعلیم حاصل کرنے کا اپنا شوق پورا نہ کرسکتی تھی۔ ان بیکراں فاصلوں نے اس دلپذیر قربت کو اجاگر کیا تھا جو اظفر کے لیے اس کے دل میں تھی۔ پہلی بار اس کا دل ایک نئے انداز سے دھڑکا تھا۔ اس کا دل چاہا وہ اظفر کو فون کرکے ان سے بات کرے۔ مگر شرم و حیا مانع آگئی اور وہ انہیں فون نہیں کرسکی تھی۔ تب ہی فون کی گھنٹی بج اٹھی۔ دادا ابا۔ وہ خوشی سے چیختی ہوئے بولی۔ آپ کی بہت بڑی عمر ہے۔ ابھی میں آپ لوگوں کے بارے میں ہی سوچ رہی تھی۔ اچھا۔ انور ضیا مشفق انداز میں مسکرائے۔ اور سنائو سب کیسا چل رہا ہے سب ٹھیک ہے دادا ابا۔ فاریہ نے دھیمی آواز میں جواب دیا۔ مگر آپ سب بہت یاد آتے ہیں۔ اچھا لو اپنی امی سے بات کرو۔ انور ضیا نے یہ کہہ کر فون فوزیہ بیگم کو تھما دیا۔ فروا، پھر صفیہ چچی، اشعر اور آخر میں اظفر کا نمبر آیا تھا اور آج پہلی بار اظفر نے فاریہ کی آواز میں ایک نئی سی بات محسوس کی تھی۔ فرقت کا سلگتا سا احساس، فاصلوں کا روح فرسا سا درد ان کا دل امید، خوشی اور یقین کے احساس سے بے ساختہ دھڑک اٹھا تھا۔ اب انہیں شدت سے فرقت کے ختم ہونے، فاصلوں کے سمٹنے اور پھر سے مل جانے کے لمحے کا انتظار تھا۔ ٭ ٭ ٭ دلکش کو جب سے فضلو بابا کے ذریعے پتا چلا تھا کہ عدیل شہر میں ہی کہیں مقیم ہیں۔ اس کے دل میں ان سے مل کر اصل حقائق ان تک پہنچانے کی عجب سی بے کلی جاگ اٹھی تھی۔ مصعب کا مشورہ تھا کہ اسے اپنی دوست سونم سے مل کر عدیل کا فون نمبر حاصل کرنا چاہیے۔ فضلو بابا کا بھی یہی خیال تھا کہ اب وقت آگیا تھا کہ دلکش، سونم سے مل کر تمام کہانی اسے کہہ سنائے اور اس سے مدد کی درخواست کرے اور عدیل کا فون نمبر لینے کے بعد اس تک رسائی زیادہ آسان ہوجائے گی۔ سو اگلے ہی دن فضلو بابا اسے ساتھ لے کے سونم سے ملنے کے لیے چل دیے۔ حفظ ماتقدم کے طور پر کوٹھی سے خاصے فاصلے پر ایک تناور پیڑ کی آڑ میں انہوں نے جیپ روک لی۔ ان کا خیال تھا کہ سونم کے پاس دلکش کو اکیلے ہی جانا چاہیے تاکہ وہ اس سے ساری داستان الم پوری یکسوئی اور توجہ سے سن سکے۔ ابھی وہ کوٹھی کی جانب چند قدم ہی بڑھی تھی کہ سونم کی کوٹھی کا کشادہ گیٹ وا ہوگیا اور ایک نئی مرسیڈیز گیٹ سے باہر نکلی۔ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے عدیل شاہ کو دیکھ کر دلکش کی آنکھوں میں حیرت اور بے یقینی پھیل گئی۔ وہ بے تابانہ ان کی جانب لپکی تھی مگر فضلو بابا نے اس کا بازو پکڑ کر اسے روک لیا۔ سونم، گاڑی کے آنکھوں سے اوجھل ہوجانے تک گیٹ پر کھڑی عدیل کی گاڑی کی طرف دیکھتی رہی۔ پھر اندر چلی گئی تھی اور دربان نے گیٹ بند کردیا۔ عدیل ایک بار پھر دلکش کے سامنے آکر نظروں سے اوجھل ہوگئے تھے۔ فضلو بابا کا کہنا تھا کہ یہ جانے بغیر کہ جلیل شاہ کے بیان کی روشنی میں عدیل، دلکش کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، یوں ان کے سامنے جانا خاصا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ مگر اس وقت دلکش انہیں سامنے پا کر نہ مل سکنے پر بے حد مایوس اور اداس ہوگئی تھی۔ سو فضلو بابا نے اسے سمجھا بجھا کر سونم سے ملنے کے لیے اس کی کوٹھی کی طرف روانہ کردیا۔ سونم حسب توقع اسے اپنے سامنے اپنے گھر میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ پھر وہ اسے اپنے ساتھ لیے لائونج میں آبیٹھی۔ میں تم سے کچھ کہنے آئی ہوں۔ دلکش نے دھیمے لہجے میں کہا۔ مجھے تمہاری مدد کی ضرورت ہے۔ اس دن بھی تم یہی کہہ رہی تھیں اور بنا کچھ کہے چپکے سے چلی گئی تھیں۔ سونم نے اس کی طرف غور سے دیکھتے ہوئے کہا۔ بولو کیا بات ہے مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کوئی اہم بات ہے۔ سب ٹھیک تو ہے نا نانو تو ٹھیک ہیں نا نانو کے نام پر دلکش کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور پھر آنسوئوں کے ریلے کے ساتھ اس نے تمام کہانی سونم کو کہہ سنائی۔ اوہ میرے خدا ساری کہانی سن کر سونم نے حیران و پریشان لہجے میں کہا۔ کون ہے وہ کمینہ جاگیردار، میں پاپا سے کہہ کر اسے آج ہی گرفتار کرواتی ہوں۔ تم ذرا اس کا نام بتائو۔ تم اسے جانتی ہو۔ دلکش نے دھیمی مگر مضبوط آواز میں کہا۔ وہ تمہارے پاپا کے بچپن کا دوست وڈیرا جلیل شاہ ہے۔ کیا سونم بے یقینی سے اچھل پڑی تھی۔ تمہارا مطلب ہے کہ اس وڈیرے کے جس بھتیجے سے تمہارا نکاح ہوا ہے، وہ عدیل شاہ ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے اس خوابناک آنکھوں والے عدیل کے خواب جانے کب سے خود سونم کی آنکھوں میں بس رہے تھے۔ وہ خواب میں بھی یہ بات نہیں سوچ سکتی تھی کہ عدیل شاہ کا نکاح دلکش کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ دلکش جانتی تھی یہ بات اتنی آسانی سے سونم تسلیم نہیں کرے گی اسی لیے وہ اپنے نکاح نامے کی کاپی ساتھ لے کر آئی تھی جس پر عدیل شاہ کے دستخط موجود تھے۔ وہ عدیل کے دستخط پہچانتی تھی۔ اسے اپنا دل بیٹھتا محسوس ہوا۔ ابھی تو اس کی محبت کی کہانی شروع ہی نہیں ہوئی تھی۔ آج کتنے اصرار سے فون کرکے اس نے عدیل کو بلوایا تھا۔ اس سے مل کر اسے کیسی خوشی اور تسکین ملی تھی مگر اس دلکش نے لمحوں میں اس خوشی کو غارت کردیا تھا۔ اس کا دل چاہا کہ وہ دلکش کا منہ نوچ ڈالے۔ اس کا گلا گھونٹ دے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عدیل کی زندگی سے اس کا نام مٹا دے۔ دلکش سہمی ہوئی نظروں سے سونم کے چہرے کے بدلتے تاثرات کو دیکھ رہی تھی۔ سونم تم ٹھیک تو ہو اس نے متوحش لہجے میں پوچھا۔ تمہیں میری باتوں پر یقین ہے نا۔ میں حیران ہوں۔ سونم نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا۔ بہت تھکن محسوس کررہی ہوں تھوڑا آرام ہاں تمہیں آرام کرنا چاہیے۔ دلکش نے جلدی سے کہا۔ اگر تمہارے لیے ممکن ہو تو مجھے عدیل کا نمبر دے دو۔ میں ان سے دلکش جملہ پورا کیے بنا ہی چپ ہوگئی۔ ٹھیک ہے ابھی دیتی ہوں۔ سونم نے اٹھ کر ایک کاغذ پر نمبر لکھا اور کاغذ کا پرزہ اسے تھما دیا۔ دلکش پرزہ لے کر گیٹ کی طرف بڑھ گئی۔ دلکش کے جانے کے بعد سونم کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ جس عدیل کو وہ اپنا نصیب بنانے کے خواب دیکھ رہی تھی، وہ پہلے ہی کسی اور کا مقدر بن چکا تھا۔ اس کا دل یہ سچائی تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔ مگر اس کے اندر موجود اچھائی باور کروا رہی تھی کہ دلکش اتنا بڑا جھوٹ نہیں بول سکتی۔ ہوسکتا ہے واقعی وہ کسی بڑی مشکل کا شکار ہو اور اسے میری مدد کی ضرورت ہو مگرعدیل کا خیال آتے ہی دلکش سے ہمدردی کا ہر جذبہ ایک بے نام سے حسد کے جذبے میں ڈھل جاتا تھا۔ سونم کے ایک دم بدلتے رویوں نے دلکش کو حیران بھی کیا تھا اور قدرے پریشان بھی مگر وہ اپنے تئیں کچھ سمجھ نہ پائی تھی۔ اس کے لیے یہی بہت تھا کہ اس نے اسے اپنے غم میں شریک کرلیا تھا۔ اسے ساری کتھا سنا کر اس کے دل کا بوجھ قدرے کم ہوگیا تھا۔ اور پھر یہ کہ عدیل کا نمبر مل جانے کی وجہ سے وہ خاصی خوش تھی۔ فضلو بابا اسے ساتھ لیے ایک پی سی او پر جا پہنچے۔ عدیل کا نمبر ملاتے ہوئے دلکش کا دل دھڑک رہا تھا۔ لرزتے ہاتھوں سے اس نے ریسیور کان سے لگایا۔ دوسری جانب سے فون اٹھایا گیا تو دلکش نے بے تابی سے کہنا شروع کیا۔ سنئے آپ عدیل ہیں نا عدیل میں دلکش ہوں دلکش زوار حسین آپ کی منکوحہ دلکش دوسری طرف سے جلیل شاہ کی غراتی آواز ابھری۔ تو یہ تم ہو تمہارے حوصلے پر حیران ہوں تم نے میرے نمبر پر، میری حویلی میں فون کرنے کی ہمت کیسے کی جل جلیل شاہ۔ دلکش ایک دم خوف زدہ ہوگئی۔ اس نے گھبرا کر ریسیور کریڈل پر پٹخ دیا۔ اس کی پیشانی عرق آلود ہورہی تھی اور ہاتھ ابھی تک کانپ رہے تھے۔ فضلو بابا کے پوچھنے پر جب اس نے بتایا کہ سونم نے اسے جلیل شاہ کی حویلی کا نمبر دے دیا تھا تو وہ بھی حیران ہوئے۔ تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ عدیل شاہ گائوں کی حویلی میں ہیں فضلو بابا نے سوچتے ہوئے لہجے میں کہا۔ نہیں مگر وہاں سے تو ہمیں یہ پتا چلاتھا کہ عدیل شاہ شہر کے کسی بڑے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ پھر بھلا سونم بٹیا نے حویلی کا نمبر کیوں دیا اور اتفاق دیکھو فون جلیل شاہ نے ہی اٹھایا۔ خیر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہوسکتا ہے انہوں نے نمبر غلطی سے دے دیا ہو اور جلیل شاہ کو بھی فون کرنے سے کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ وہ معلوم نہیں کرسکتا کہ تم کہاں ہو۔ تم فکر مند مت ہو، چلو گھر چلتے ہیں۔ ساری بات مصعب میاں کو بتاتے ہیں، وہ یقیناً کوئی اس کا حل بتائیں گے۔ آج کل وہ ماشا اللہ تمہارے کیس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ فضلو بابا کی باتوں سے دلکش کے دل کو خاصی ڈھارس ملی۔ جب وہ دونوں گھر پہنچے تو دیکھا مصعب ڈیک نکالے اس کی جھاڑ پونچھ میں مصروف ہیں۔ ارے یہ آپ کیا کررہے ہیں فضلو بابا نے ان کے ہاتھ سے جھاڑن لیتے ہوئے کہا۔ بس آج دل چاہا اسے صاف کرکے کوئی غزل وغیرہ سنی جائے۔ مصعب نے قدرے شرمسار سے لہجے میں جواب دیا۔ ایک زمانے میں مصعب کو گیت اور غزل سننے کا بہت شوق تھا۔ یہ بیش قیمت ڈیک انہوں نے باہر سے منگوایا تھا اور سرشام وہ کوئی غزل کا کیسٹ یا سی ڈی لگا کر بیٹھ جاتے۔ کوکب کو غزلیں سننے کا ایسا کوئی خاص شوق نہ تھا مگر مصعب کی خوشی کی خاطر وہ بھی ان کے ساتھ بیٹھ جاتی تھی۔ مصعب کو خاص طور پر یہ غزل بہت پسند تھی۔ تمہاری چاہت کی چاندنی سے ہر ایک شبِ غم سنور گئی ہے وہ جب بھی یہ غزل سنتے، کوکب شوخ لہجے میں کہتی۔ دیکھ لیجیے ہماری چاہت کی وجہ سے آپ کی راتیں روشن ہیں۔ کتنی سچ تھی یہ بات کوکب کے جاتے ہی مصعب کی راتیں کیا زندگی تاریک ہوگئی تھی۔ انہیں ہر چیز سے نفرت ہوگئی تھی۔ فضلو بابا نے تمام کیسٹ اور سی ڈیز کیبنٹ میں بند کرکے رکھ دیے تھے اور ڈیک بھی الماری میں چھپا دیا تھا۔ آج اتنے برسوں بعد مصعب کو ڈیک نکال کے صاف کرتے دیکھ کر انہیں مسرت نے گھیر لیا تھا۔ اب انہیں یقین ہوچکا تھا مصعب زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ آپ بیٹھیے ہم ابھی اسے جھاڑ پونچھ کر ایک کیسٹ لگا کر چیک کیے لیتے ہیں کہ یہ کام کررہا ہے کہ نہیں۔ فضلو بابا کے کہنے پر مصعب صوفے پر جا بیٹھے۔ فضلو بابا نے ذرا ہی دیر میں ڈیک صاف کرکے اس میں کیسٹ لگا دیا۔ تمہاری چاہت کی چاندنی سے ہر اک شبِ غم سنور گئی ہے پہلے یہ غزل سنتے ہی مصعب پر پاگل پن کا دورہ پڑ جاتا تھا۔ ان کی نگاہوں میں کوکب کا چہرہ گھوم جاتا اور وہ دیوانہ وار چیزیں اٹھا کر پھینکنے لگتے تھے مگر آج ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے سر صوفے کی پشت سے لگا کر آنکھیں بند کرلی تھیں اور آنکھوں کے اس پار ایک معصوم سہما ہوا چہرہ مسکرا رہا تھا۔ سجیلہ انہوں نے گھبرا کر آنکھیں کھول دی تھیں۔ دروازے کے ساتھ کھڑی دلکش غور سے ان کی طرف دیکھ رہی تھی۔ اس نے ان کے لبوں پر مچلتا سجیلہ کا نام سنا تھا۔ اس کے لبوں پر مسحور کن مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔ تب ہی فون کی گھنٹی بج اٹھی۔ مصعب نے ہاتھ بڑھا کر فون اٹھا لیا۔ دوسری طرف سجیلہ کی آواز سن کر انہیں حیرت بھری مسرت ہوئی۔ آپ ہیں وہ دھیمے لہجے میں بولے۔ آپ کی بڑی عمر ہے۔ ابھی میں آپ کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا۔ اچھا۔ سجیلہ کے لہجے سے حیرت بھری مسرت کا اظہار ہورہا تھا۔ کیا سوچ رہے تھے یہی کہ آپ سے ملاقات ہوئے کافی وقت گزر گیا۔ مصعب نے جواب دیا۔ تو آجایئے نا کسی دن ہمارے فلاہی سینٹر۔ سجیلہ نے دھڑکتے دل سے تجویز پیش کی۔ بلکہ کل ہی آجایئے۔ کل کیوں مصعب نے سوال کیا۔ بس ایسے ہی ہمیں اچھا لگے گا۔ مسز آغا بھی آپ سے ملنے کا بے حد اشتیاق رکھتی ہیں۔ پلیز آجایئے نا۔ ٹھیک ہے۔ مصعب نے ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا۔ مگر یاد رہے میں صرف آپ سے ملنے آئوں گا۔ دلکش کے دل میں عجب سی خوشی کا احساس پھیلتا محسوس ہورہا تھا۔ برسوں سے بند کواڑ اور زنگ آلود قفل کھلتے محسوس ہورہے تھے۔ فضلو بابا اِن شا اللہ بہت جلد ہم دونوں کو آمنہ آپا سے سجیلہ کا ہاتھ مانگنے کے لیے جانا پڑے گا۔ کچن میں آکر ساری بات فضلو بابا کو بتا کر اس نے مسکراتی آواز میں کہا۔ زیادہ انتظار نہیں، بس چٹ منگنی پٹ بیاہ تمہارے منہ میں گھی شکر۔ فضلو بابا کھل اٹھے۔ مگر یہ سب اتنا آسان نہیں ہے۔ آپ کو شاید اندازہ نہیں۔ دلکش نے دل میں سوچا۔ وہ اسیرِ عشق ہوچکے ہیں، سجیلہ کی زلفِ گرہ گیر کے قیدی بن چکے ہیں کیسی ہوگی وہ سجیلہ جس نے اس پتھر میں جونک لگا دی تھی۔ دلکش کو اچانک اپنی بہن سجو یاد آگئی۔ کیسی معصوم کیسی چاہنے والی بہن تھی وہ اللہ جانے وقت کے ظالم ہاتھوں نے اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا۔ جانے کہاں ہوگی کس حال میں ہوگی ہوگی بھی کہ بے ساختہ اس کی پلکیں بھیگتی چلی گئی تھیں۔ اگلے دن مصعب وعدے کے مطابق رفاہی سینٹر پہنچ گئے۔ اس سینٹر میں ان کی بیٹی پچھلے دس سالوں سے رہ رہی تھی، مگر وہ یہاں آج پہلی بار آئے تھے اور وہ بھی اپنی بیٹی سے نہیں بلکہ سجیلہ سے ملنے کے لیے کتنے عرصے بعد آج سجیلہ کا دل خوشی کے احساس سے معمور تھا۔ شاید زندگی میں پہلی بار سجنے سنورنے کو جی چاہ رہا تھا۔ آنکھوں میں انتظار کی دھنک اور رخساروں پر حیا کی سرخی نے عجب سا نکھار اور دلکشی پیدا کردی تھی۔ مصعب اس کے چہرے کی رعنائی اور تازگی دیکھ کر حیران ہوئے تھے۔ اسے اپنے سامنے دیکھ کر انہیں اپنے دل میں ایک سکون کا احساس اترتا محسوس ہوا تھا۔ تب ہی مسز آغا آگئی تھیں۔ آج وہ پہلی بار کرن کے بابا مسٹر مصعب سے مل رہی تھیں۔ مصعب کو دیکھ کر، مصعب سے مل کر انہیں بھی خوشی ہوئی۔ آپ دونوں بیٹھ کر باتیں کریں۔ میں آپ لوگوں کے لیے چائے بھجواتی ہوں۔ یہ کہہ کر وہ مسکراتی ہوئی کمرے سے باہر چلی گئی تھیں اور کچھ ہی دیر میں رضیہ چائے اور دیگر لوازمات سے بھری ٹرے لیے آحاضر ہوئی تھی۔ چائے کے دوران وہ دونوں باتیں کرتے رہے تھے جانے کتنا وقت گزر گیا تھا۔ اوہ اتنا وقت گزر گیا پتا ہی نہیں چلا۔ اب مجھے چلنا چاہیے۔ نا چاہتے ہوئے بھی وہ جانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے مگر جانے سے پہلے انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے اہم اور ناممکن فیصلہ کر لیا تھا۔ سجیلہ کو خداحافظ کہتے وہ برآمدے کی سیڑھیا اترتے بیرونی پیسج کی طرف بڑھ گئے تھے۔ ان کی جیپ بالکل گیٹ کے قریب کھڑی تھی۔ وہ آہستہ روی سے گیٹ کی طرف چل دیے۔ تب ہی ایک باریک سی آواز ان کی سماعت سے ٹکرائی۔ پاپا۔ انہوں نے غیر ارادی طور پر بے ساختہ پلٹ کر دیکھا۔ ان سے کچھ فاصلے پر ایک ننھی سی بچی بیساکھی کے سہارے کھڑی تھی۔ اس کی پلکیں بھیگی ہوئی، رخسار آنسوئوں سے نم اور لب لرزیدہ تھے۔ مصعب نے فوراً اس اَن دیکھی بچی کو پہچان لیا تھا کیونکہ اس بچی کی تصویر ان کی ٹیبل پر موجود تھی۔ وہ بے خود سے اسے تکے جارہے تھے۔ وہ کرن تھی۔ ان کی اپنی بیٹی، جس سے پچھلے دس سالوں میں وہ ایک بار بھی نہیں ملے تھے۔ وہ اسے اپنی چہیتی بیوی کوکب کی قاتل سمجھتے تھے مگر سجو نے انہیں باور کروایا تھا کہ وہ اپنی ماں کی کس طرح قاتل ہوسکتی ہے۔ وہ ان کی چہیتی بیوی کوکب کی آخری نشانی ہے۔ ان کا اپنا خون ہے۔ ایک نئے احساس نے ان کے درِ دل پر دستک دی تھی۔ محبت کا ایک نیا جذبہ دل کی دھڑکنوں سے ابھرا تھا اور وہ بے اختیار کرن کی طرف بڑھے۔ کرن نے اپنے بازو پھیلا دیے۔ بیساکھی دور جاگری مگر اس سے پہلے کہ وہ گرتی، مصعب نے اسے تھام لیا۔ اپنے بازوئوں میں بھر کر سینے سے لگا لیا۔ کرن بے اختیار روئے جارہی تھی۔ خود مصعب کی آنکھوں سے بھی اشک جاری تھے جو فاصلوں اور کدورتوں کی گرد دھو رہے تھے۔ پاپا میرے پاپا۔ کرن ان کے سینے پر سر رکھے کہے جارہی تھی۔ بیٹی میری بیٹی میری کرن میری جان مجھے معاف کردو میں تمہارا مجرم ہوں۔ نہیں پاپا۔ کرن محبت بھرے لہجے میں بولی۔ آپ میرے پیارے پاپا ہیں۔ اور پیڑ کی آڑ میں کھڑی سجیلہ اور بیگم آغا باپ اور بیٹی کے ملنے کا یہ دلفریب منظر دیکھ رہی تھیں۔ ان دونوں کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے مگر یہ آنسو خوشی کے تھے۔ ٭ ٭ ٭ باہر لان میں سبز مخملی گھاس پر شام کے سرمئی سائے بکھر رہے تھے۔ ہوائوں کے نرم جھونکوں میں ایک تسکین اور سرخوشی کا احساس رچا ہوا تھا۔ مگر سونم کے دل کو کسی طرح سکون نہ تھا۔ کتنی دیر سے وہ دریچے میں کھڑی سرسبز و شاداب لان کی جانب تک رہی تھی مگر تسکین و راحت کی بجائے اس کے دل کی بے کلی میں مزید اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ اس نے عدیل کو اس لیے بلایا تھا تاکہ اس سے بات کرکے سچائی تک پہنچ سکے مگر عدیل کے ساتھ برہان بھی آگیا تھا اور وہ اس کے سامنے بات نہیں کرسکی تھی۔ کئی بار اس کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ وہ جلیل شاہ کو فون کرکے احوال حال معلوم کرے۔ ایک بار اس نے فون کیا بھی مگر اس سے کچھ کہنے کی ہمت نہ کرسکی تھی۔ لائونج میں فون کی گھنٹی مسلسل بجے جارہی تھی۔ یہ بھاگاں بھی خدا جانے کہاں چھپ کے بیٹھ جاتی ہے۔ وہ بڑبڑاتی ہوئی لائونج کی جانب چل دی مگر اس کے پہنچنے سے پہلے ہی اعظم خان فون اٹھا چکے تھے۔ اوہ میرے یار جلیل شاہ کیسے ہو وہ ریسیور کانوں سے لگائے نہایت گرم جوشی سے فون کرنے والے سے مخاطب تھے۔ اچھا کوئی مسئلہ ہے بتائو تمہارے زخمی ہونے سے اس مسئلے کا کوئی تعلق ہے مگر تم نے تو کہا تھا کہ تمہارا پائوں پھسل گیا تھا اور اب تم کہہ رہے ہو کہ تمہیں کسی لڑکی نے زخمی کیا تھا اصل میں یہ قاتلانہ حملہ تھا۔ سونم واپسی کے لیے پلٹ گئی تھی مگر اپنے والد کی زبانی قاتلانہ حملے اور کسی لڑکی کے ذکر پر اس کے قدم ٹھٹھک گئے تھے۔ دوسری جانب سے جلیل شاہ کہہ رہا تھا۔ بہت ہی اہم معاملہ ہے۔ میں آج رات کو خود حاضر ہوکر تمام واقعہ سنائوں گا۔ ساری بات فون پر نہیں ہوسکتی۔ ٹھیک ہے تو جلدی آجانا۔ ہم دونوں ڈنر ساتھ ہی کریں گے۔ فون بند کرکے اعظم خان بیٹی سے مخاطب ہوئے۔ بٹیا رات کے کھانے کو ذرا دیکھ لینا۔ تمہارے جلیل انکل بھی کھانے پر ہوں گے۔ جی اچھا سونم نے دل کے اضطراب کو دل ہی میں دبا کر سرسری سے لہجے میں کہا۔ کیا کہہ رہے تھے جلیل انکل کسی قاتلانہ حملے کی بات کررہے تھے۔ ہاں تمہیں یاد ہوگا ابھی کچھ عرصہ پہلے وہ زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گیا تھا۔ اس وقت تو نہیں مگر اب وہ بتا رہا ہے کہ اس کے کسی مزارع کی بیٹی جو شہر میں اپنی کسی رشتے دار کے گھر رہتی تھی، اپنے کسی پروجیکٹ کے لیے گائوں آئی۔ جلیل نے اسے حویلی میں آنے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ اس کے کمرے میں موجود تجوری میں کروڑوں کے خاندانی زیورات موجود ہیں۔ ایک دن اس لڑکی نے ان زیورات کو چرانے کی کوشش کی۔ عین وقت پر جلیل شاہ کے پہنچ جانے پر اس نے اس پر جان لیوا حملہ کیا اور اسے زخمی کرکے کافی زیورات لے کے فرار ہوگئی۔ گائوں کے مزارع کی بیٹی کا معاملہ تھا اس لیے جلیل شاہ نے درگزر سے کام لیا مگر اب جبکہ اسے اطلاع ملی کہ وہ لڑکی اس کے خاندانی زیورات فروخت کرتی پھر رہی ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اسے گرفتار کرکے زیورات برآمد کیے جائیں۔ اف میرے خدا سونم کو چکر آگیا تھا۔ دلکش اور جلیل شاہ کی کہانیاں الگ الگ تھیں مگر یہ حقیقت تھی کہ کردار ایک ہی تھے۔ کسی نہ کسی طرح دلکش کا جلیل شاہ سے تعلق بنتا صاف نظر آرہا تھا۔ اب صرف یہ معلوم کرنا باقی تھا کہ کس کی کہانی سچی ہے۔ وہ جلیل شاہ کو بچپن سے جانتی تھی۔ اس نے اسے ہمیشہ ہی ایک مہربان، محبت کرنے والا انسان پایا تھا۔ عدیل سے اس کی محبت، اس کی تعلیم و پرورش پر توجہ اور اس کی خاطر اپنا گھر نہ بسانا، یہ سب باتیں اس کی اچھائی کو اجاگر کرتی تھیں۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ جلیل شاہ اپنے بھتیجے کی بیوی کے ساتھ اتنا گھنائونا فعل کرسکتا ہے۔ دوسری طرف دلکش تھی۔ دلکش کے بارے میں وہ کم ازکم یہ یقین سے کہہ سکتی تھی کہ وہ لالچی اور چور نہیں ہو سکتی تھی۔ اس کے جھوٹی ہونے پر بھی اسے شبہ تھا دونوں ہی اپنی اپنی جگہ قابل اعتبار تھے تو اب وہ بھلا کس طرح سچائی تک پہنچ سکتی تھی اور اب تو اس کے دل میں دلکش کی سلامتی اور تحفظ کے بارے میں بھی وسوسے سر اٹھا رہے تھے۔ اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔ اب لے دے کے ایک عدیل رہ گئے تھے جن سے حقیقت حال کا پتا چل سکتا تھا۔ اب وہ جلد ازجلد عدیل سے مل کر سچائی جاننا چاہتی تھی کیونکہ اگر دلکش کی بات سچ تھی تو اس کی زندگی، اس کا مستقبل عدیل سے جڑا ہوا تھا اور اس خیال کے آتے ہی جانے کیوں اس کا دل بوجھل ہوگیا تھا۔ اس نے موبائل اٹھایا اور عدیل کا نمبر ملانے لگی۔ عدیل اس وقت وکیل سے مل کر واپس ہوٹل کی طرف جا رہے تھے۔ برہان بھی ان کے ساتھ تھا۔ ابھی جب جلیل شاہ سے بات ہوئی تو انہیں پتا چلا کہ وہ اعظم انکل سے ملنے سونم کے گھر گئے ہوئے ہیں۔ کیوں نہ ہم بھی اعظم انکل کے گھر چلیں۔ عدیل نے مشورہ طلب لہجے میں برہان سے پوچھا۔ اعظم انکل برہان نے سوالیہ نظریں اٹھائیں۔ وہی ڈی آئی جی صاحب نا بھئی مجھے تو معاف رکھو۔ بڑوں سے سنتے آئے ہیں ان پولیس والوں سے دوستی اچھی نہ دشمنی ارے نہیں۔ عدیل بے ساختہ ہنس دیے۔ اعظم انکل ایک بے حد دیانتدار پولیس آفیسر اور اچھے انسان ہیں۔ ان کی بیٹی سونم اور میں دونوں بچپن میں ایک ساتھ کھیلے ہیں۔ ایسا تو نہیں تمہارے انکل کا یہ ارادہ تو نہیں کہ اس بچپن کے ساتھ کو دائمی کردیا جائے۔ وہ معنی خیز انداز میں ہنسا۔ میرا مطلب ہے سونم سے شادی کا ارادہ تو نہیں۔ شادی۔ عدیل کے ہاتھ اسٹیئرنگ پر یکایک لرزے۔ شادی کے ذکر پر شادی کا وہ اندوہناک واقعہ ان کی نگاہوں میں گھوم گیا اور پھر وہ معصوم اور دلکش چہرہ ہزار بار ذہن سے جھٹکنے کے باوجود آج بھی ان کے ذہن میں محفوظ تھا۔ ٹھیک اسی لمحے دلکش نے چونک کر سڑک کی طرف دیکھا۔ وہ ابھی ابھی فضلو بابا کے ساتھ مارکیٹ پہنچی تھی۔ وہ کل بیگم تمنا آغا سے سجیلہ کا ہاتھ مانگنے جانے والی تھی اسی لیے وہ آج یہاں سجیلہ اور کرن کے لیے کچھ تحفے خریدنے آئی تھی۔ گو کہ وہ اب تک سجیلہ سے ملی نہیں تھی مگر اس کے لیے اس کے دل میں ایک خاص مقام اور قدر تھی کیونکہ وہ سجیلہ ہی تھی جس نے مصعب کے پتھر دل کو برما دیا تھا اور اب عنقریب وہ بہار بن کر مصعب کے ویران گھر اور تنہا زندگی میں وارد ہونے والی تھی۔ دلکش اور فضلو بابا اب رات، دن شادی کی تیاریوں، گھر کی آرائش و زیبائش میں مصروف تھے۔ ایک عجب سی گہما گہمی اور رنگارنگی تھی اور اس بیچ کبھی کبھی دلکش کا دل ایک دم بجھ کر رہ جاتا۔ مصعب کی شادی کے بعد اس کا اس گھر میں رہنا کس حد تک ممکن ہوگا۔ وہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی تھی مگر سوال یہ تھا کہ وہ اس طرح چھپ کر کب تک اس گھر میں رہ سکتی تھی۔ اب اسے یہ ڈر بھی ستانے لگا تھا کہ کہیں عدیل امریکا کے لیے روانہ نہ ہوجائیں۔ ایسا ہوجاتا تو اس کے لیے ہر راستہ بند ہوجاتا۔ سونم کے گھر سے آنے کے بعد اس نے کئی بار اسے فون کیا تھا مگر اس دن کے بعد سے سونم نے اس کا نمبر کبھی اٹھایا ہی نہیں۔ سونم کے بدلتے رویوں کے بارے میں وہ کوئی رائے قائم نہیں کرسکی تھی۔ اس نے رک کر فضلو بابا کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ وہ کہیں دکھائی نہیں دیے شاید کچھ خریدنے کی غرض سے کسی دکان کے اندر چلے گئے تھے۔ دلکش نے وہیں رک کر فضلو بابا کی آمد کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فٹ پاتھ کے ساتھ کشادہ سڑک پر ٹریفک کا سیلاب رواں دواں تھا۔ غالباً سگنل بند ہوا تھا۔ ٹریفک کا بہائو ایک دم رک گیا۔ دلکش نے چادر کے پلو کو درست کرتے ہوئے یونہی اچٹتی ہوئی نگاہ سامنے کی طرف ڈالی تو اس کی نگاہ سب سے آگے کھڑی گاڑی پر جم کر رہ گئی۔ ڈرائیونگ سیٹ پر عدیل موجود تھے۔ ان کے ساتھ والی سیٹ پر ایک سانولا سا شخص بیٹھا تھا۔ دلکش نے اس شخص سے نگاہیں ہٹا کر دوبارہ عدیل پر مرکوز کردی تھیں۔ یونہی چلتے چلتے عدیل کئی بار اسے نظر آئے تھے مگر وہ ان سے ایک بار بھی نہیں مل سکی تھی۔ وہ ہر بار اپنی جھلک دکھا کر جم غفیر میں گم ہوگئے تھے مگر آج وہ ان تک رسائی حاصل کرنے کی خواہاں تھی۔ سگنل کے کھلتے ہی عدیل کی کار آہستگی سے اس کے سامنے سے پھسلتی آگے نکل رہی تھی۔ دلکش نے متوحش نگاہوں سے چاروں طرف دیکھا۔ تب ہی ایک رکشہ اس کے قریب آ رُکا۔ وہ بنا کچھ سوچے سمجھے رکشے میں بیٹھ گئی اور بولی۔ بابا اس گاڑی کے پیچھے چلنا ہے۔ مختلف راستوں سے ہوتی آخر عدیل کی کار ہوٹل کے سامنے آرُکی تھی۔ چابی دربان کے حوالے کرکے وہ برہان کے ساتھ لابی کی طرف بڑھ گئے۔ ان دونوں کے جانے کے بعد دلکش رکشے سے اتری اور لابی میں داخل ہوگئی۔ سامنے ہی ایک ٹیبل پر عدیل کے ساتھ آنے والا شخص موجود تھا مگر عدیل کہیں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ وہ اس شخص کے قریب پہنچ گئی اور اس نے اس سے عدیل کے بارے میں پوچھا۔ عدیل برہان اچھل کر سیدھا ہوا۔ آپ کون جی وہ میں دلکش تذبذب سے بولی۔ جی میں ان سے ملنا چاہتی ہوں۔ وہ اس وقت کہاں ہیں وہ اپنے کمرے میں گئے ہیں۔ میں انہیں فون کرکے بلا لیتا ہوں مگر اس سے پہلے آپ کو اپنا نام بتانا ہوگا۔ بھلا میں انہیں کیا بتائوں گا کہ ان سے کون ملنے آئی ہے۔ جی میں دل دلکش ہوں۔ برہان ایک بار پھر اچھل پڑا۔ اس نے غور سے دلکش کو دیکھا مگر وہ سرتاپا چادر میں لپٹی ہوئی تھی۔ چہرہ بھی چادر میں چھپا ہوا تھا صرف آنکھیں دکھائی دے رہی تھیں۔ آج برہان کو جلیل شاہ کی ہوشیاری پر یقین آگیا تھا۔ اس نے اسے عدیل کے ساتھ اسی لیے لگایا تھا کہ اسے یقین تھا جلد یا بدیر دلکش ضرور عدیل سے ملنے کی کوشش کرے گی۔ اب برہان کو اپنا کام کرنا تھا۔ سو وہ دلکش کو عدیل سے ملانے کے بہانے فرسٹ فلور پر اپنے کمرے میں لے آیا۔ اسے کمرے میں چھوڑ کر وہ عدیل کو بلانے کے بہانے باہر نکلا۔ اب اسے جلیل شاہ کو اطلاع دینی تھی مگر جلیل شاہ کا فون بند تھا۔ مجبوراً اس نے مرید خان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ دلکش کو سب کچھ عجیب سا لگ رہا تھا۔ اس کی چھٹی حس خطرے کا احساس دلا رہی تھی۔ سو برہان کے باہر نکلتے ہی وہ دروازے سے آلگی۔ دروازے میں ہلکی سی درز کرکے اس سے باہر جھانکا۔ برہان سامنے ہی دروازے کی طرف پیٹھ کیے کھڑا موبائل پر نمبر ملا رہا تھا۔ نمبر ملتے ہی اس نے دبی آواز میں کہا۔ مرید خان وہ لڑکی میرا مطلب ہے عدیل شاہ کی بیوی یہاں پہنچ گئی ہے۔ دلکش کو اپنے پورے وجود میں ایک سنسناہٹ سی دوڑتی محسوس ہوئی۔ تو گویا اس کا اندیشہ درست ثابت ہوا تھا۔ برہان بھی جلیل شاہ کا ہی گرگا تھا۔ وہ موبائل پر بات کرتا ہوا سیڑھیوں کی طرف جارہا تھا۔ اس کے نظروں سے اوجھل ہوتے ہی وہ دروازہ کھول کر راہداری میں آگئی۔ راہداری خالی پڑی تھی۔ راہداری میں دونوں جانب دروازے تھے جن پر کمروں کے نمبر پیتل کے موٹے ہندسوں سے جڑے تھے۔ آخری سرے پر زینے اور لفٹ موجود تھی۔ ابھی وہ چند قدم ہی چلی تھی کہ سیڑھیوں پر قدموں کی آواز سنائی دی۔ برہان نیچے مٹھل کو ڈھونڈنے گیا تھا۔ غالباً اسے ساتھ لیے اوپر آرہا تھا۔ دلکش کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا۔ وہ برہان کے کمرے کے بالکل سامنے والے کمرے کے دروازے سے لگی کھڑی تھی۔ زینے پر قدموں کی آواز بڑھتی جارہی تھی پھر اگلے ہی لمحے برہان اور مٹھل زینے کے سرے پر نمودار ہوئے۔ دلکش کو چکر سا آگیا۔ خود کو گرنے سے بچانے کے لیے اس نے دروازے کا سہارا لینا چاہا تو دروازہ اندر کی جانب کھل گیا۔ اس سے پہلے کہ وہ چکرا کر فرش پر گرتی، اسے دو مضبوط ہاتھوں نے تھام لیا۔ اس نے وحشت زدہ نظروں سے خود پر جھکے چہرے کی طرف دیکھا اور پرجوش لہجے میں بولی۔ آپ آپ عدیل ہیں نا اس کے بے ساختہ سوال پر عدیل نے چونک کر اسے دیکھا اور بولا۔ آپ کون ہیں اور اس طرح دروازے سے لگی کیا کررہی تھیں پہلے آپ پلیز دروازہ بند کردیں۔ کوئی آئے تو اسے اندر نہ آنے دیجیے گا۔ میرے دشمن مجھے تلاش کررہے ہیں۔ دلکش نے التجا بھری آواز میں کہا۔ براہ کرم مجھے چھپنے کے لیے کوئی جگہ بتا دیں۔ ابھی کچھ دیر میں میرا تعاقب کرنے والے یہاں پہنچ جائیں گے۔ پلیز مجھے تھوڑی دیر کے لیے کہیں چھپا لیجیے۔ وہ لوگ مایوس ہوکر لوٹ جائیں گے تو میں اطمینان سے آپ کو سب کچھ بتا دوں گی۔ اس کی آواز میں ایسی کوئی بات ضرور تھی جس نے عدیل کو اس کی بات ماننے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے وارڈ روب کی طرف اشارہ کردیا اور وہ لپکتی ہوئی وارڈ روب کی طرف بڑھی۔ مگر ضروری تو نہیں کہ آپ کا تعاقب کرنے والے اس کمرے تک آئیں ان کے سوال کے ختم ہوتے ہی دروازے پر دستک ہوئی اور برہان کی آواز سنائی دی۔ دیکھا آپ نے وارڈ روب کا دروازہ کھولتے دلکش نے کہا۔ وہ لوگ آگئے۔ مگر یہ تو برہان ہے، میرا دوست عدیل نے حیرانی سے وضاحت کی۔ یہی میرا دشمن ہے۔ دلکش الماری کا دروازہ کھول کے اندر داخل ہوگئی۔ دروازے کے بند ہوتے ہی عدیل نے کمرے کا دروازہ کھول دیا۔ سامنے برہان کے ساتھ مٹھل کھڑا تھا اور دونوں متلاشی نظروں سے اندر کی جانب دیکھ رہے تھے۔ کیا بات ہے برہان تم کچھ پریشان دکھائی دے رہے ہو عدیل کے سوال پر برہان یکدم گڑبڑا گیا۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 83 | https://www.urduzone.net/hazrat-mian-mir-lahori-episode-2/ | یہاں ایک صاحب حاجی نعمت اللہ سرہندی رہتے تھے۔ انہیں کسی طرح پتا چل گیا کہ لاہور سے ایک درویش سرہند آئے ہوئے ہیں اور ان دنوں سخت علیل ہیں۔ حاجی نعمت اللہ کسی تاخیر کے بغیر حاضر ہوئے اور حضرت میاں میر کی خدمت گزاری میں مصروف ہوگئے۔ آپ نے حاجی نعمت اللہ کو کئی بار منع کیا مگر وہ یہی کہتے رہے۔ میں آپ کی تیمارداری کو اپنے لیے ایک سعادت سمجھتا ہوں۔ حاجی نعمت اللہ سرہندی کی ضد دیکھ کر حضرت میاں میر خاموش ہوگئے اور انہیں اپنے حجرے میں آنے کی اجازت دے دی۔ حضرت میاں میر کی بیماریوں کا سلسلہ تقریباً ایک سال تک جاری رہا۔ اس دوران حاجی نعمت اللہ سرہندی نے حضرت میاں میر کی خدمت کا حق ادا کردیا۔ جس کام کو انجام دیتے ہوئے انسان کی اپنی اولاد بھی کراہیت کا احساس کرتی ہے، وہی کام حاجی نعمت اللہ سرہندی نہایت اخلاص اور خوش دلی کے ساتھ انجام دیتے تھے۔ تصوف کی تمام معتبر کتابوں میں یہ روایت درج ہے کہ حاجی صاحب، حضرت میاں میر کی گندگی بھی صاف کرتے تھے اور اس طرح کہ ان کے چہرے پر ناگواری کا ہلکا سا عکس تک نہیں ہوتا تھا۔ حضرت میاں میر ، نعمت اللہ سرہندی کی اس مخلصانہ تیمارداری سے بہت خوش ہوئے اور پھر جب صحت یاب ہوگئے تو ایک دن آپ نے حاجی صاحب کو مخاطب کرکے فرمایا۔ نعمت اللہ ہم ایک فقیر بے سروسامان ہیں، اس لیے تمہیں زر و مال کی صورت میں کچھ نہیں دے سکتے۔ ہاں اگر تم کہو تو اپنے پالنے والے سے تمہارے لیے کچھ روحانی نعمتیں مانگ سکتے ہیں حضرت میاں میر کی گفتگو سن کر حاجی نعمت اللہ سرہندی نے عرض کیا۔ اس سے بڑی نعمت اور کیا ہوگی کہ میں آپ کی دعائوں میں شامل ہوجائوں۔ حضرت میاں میر نے اسی وقت حاجی نعمت اللہ سرہندی کو اپنے حلقۂ ارادت میں شامل کیا اور انتہائی مختصر عرصے میں انہیں سلوک کے درجۂ کمال تک پہنچایا۔ حاجی نعمت اللہ سرہندی کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ وہ حضرت میاں میر کے پہلے مرید تھے۔ اس کے بعد حضرت شیخ دوبارہ لاہور تشریف لے آئے۔ روایت ہے کہ حاجی نعمت اللہ سرہندی، حضرت میاں میر کے مرید ہونے کے بعد یادِ الٰہی میں مشغول ہوگئے۔ پھر کچھ دن بعد ہی حاجی صاحب کی یہ کیفیت ہوگئی کہ ان پر عالم ملکوت منکشف ہونے لگا۔ حاجی صاحب اس کیفیت کو برداشت نہ کرسکے اور ایک دن شیخ جمیل الدین کے پاس پہنچ کر کہنے لگے۔ شیخ مجھے ایک ایسا عالم دکھائی دیتا ہے جس کے دیکھنے سے ایک عجیب سی لذت حاصل ہوتی ہے۔ شیخ جمیل الدین، شیخ ولی الدین کے خلیفہ تھے اور سرہند میں رہا کرتے تھے۔ جب انہوں نے حاجی نعمت اللہ کی بات سنی تو بے ساختہ کہا۔ حاجی وہ عالم ملکوت نہیں جو تجھے نظر آتا ہے بلکہ عالم جنیات ہے۔ اگر کچھ دن اور تیری یہی کیفیت رہی تو تجھے شدید نقصان پہنچے گا۔ پھر شیخ جمیل الدین نے اس مبالغہ آمیزی سے کام لیا کہ حاجی نعمت اللہ سرہندی کا اعتقاد سست پڑ گیا اور انہوں نے اس عمل کو چھوڑ دیا جو پیر و مرشد نے بطور خاص بخشا تھا۔ پھر جیسے ہی حاجی نعمت اللہ سرہندی نے حضرت میاں میر کے بتائے ہوئے عمل کو ترک کیا، عالم ملکوت بھی ان کی نظروں سے اوجھل ہوگیا اور پھر وہ لذت بھی جاتی رہی جو وظیفہ پڑھنے کے دوران انہیں حاصل ہوتی تھی۔ اپنی بدلی ہوئی کیفیت دیکھ کر حاجی نعمت اللہ اُداس رہنے لگے اور پھر ایک دن اپنی اسی اداسی سے تنگ آکر انہوں نے مکہ معظمہ جانے کا ارادہ کیا اور حاجی صاحب، پیر و مرشد سے اجازت لینے کے لیے لاہور حاضر ہوئے۔ پھر جیسے ہی نعمت اللہ سرہندی، حضرت میاں میر کی خدمت میں پہنچے تو پیر و مرشد نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا۔ کہیے حاجی صاحب آپ کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے نعمت اللہ سرہندی، پیر و مرشد کی قوت کشف پر حیران رہ گئے اور پھر انہوں نے پورا واقعہ بے کم و کاست بیان کردیا۔ اپنے مرید کی گفتگو سن کر حضرت میاں میر نے فرمایا۔ حاجی ہمارے ہوتے ہوئے تم غیر کے پاس کیوں گئے نعمت اللہ سرہندی نے فرطِ ندامت سے سر جھکا لیا۔ نعمت اللہ ہم نے تو تمہاری خدمات کو دل سے قبول کرلیا مگر افسوس تم نے ہماری دی ہوئی نعمتوں کی کوئی قدر نہیں کی۔ حضرت میاں میر کے لہجے سے انتہائی آزردگی کا اظہار ہورہا تھا۔ تمہیں معلوم ہے کہ اس درویش نے تمہارے ساتھ کتنا بڑا دھوکا کیا وہ شخص تو جانتا ہی نہیں کہ عالم ملکوت کسے کہتے ہیں خجالت اور شرمندگی کے سبب حاجی نعمت اللہ سرہندی کا سر کچھ اور جھک گیا تھا۔ یہ خادم مکہ معظمہ جانا چاہتا ہے تاکہ اسے سکون قلب حاصل ہوسکے۔ حضرت میاں میر کو اپنے مرید کی حالت پر ترس آگیا۔ حاجی اگر تم اسی جگہ بیٹھے بیٹھے مکہ معظمہ کی زیارت کرلو تو پھر میں یہی چاہتا تھا کہ وہ کھوئی ہوئی لذت دوبارہ حاصل ہوجائے۔ احساس ندامت کی شدت کے سبب نعمت اللہ سرہندی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ حضرت میاں میر نے اپنی خانقاہ کے ایک گوشے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا۔ آج رات وہاں بیٹھ کر خلوص دل کے ساتھ یہ اسم الٰہی پڑھو، پھر مجھے بتائو کہ تمہاری گمشدہ لذت تمہیں واپس ملی یا نہیں حاجی نعمت اللہ سرہندی نے پیر و مرشد کے حکم کے مطابق عمل کیا اور پھر دوسرے دن جب حضرت میاں میر خانقاہ میں تشریف لائے تو حاجی نعمت اللہ حاضرین مجلس کے سامنے زاروقطار رونے لگے۔ کیا ہوا حاجی حضرت میاں میر نے اپنا دست شفقت نعمت اللہ سرہندی کے سر پر رکھتے ہوئے فرمایا۔ پیر و مرشد کی دعائوں کے طفیل مجھے مکہ معظمہ کی زیارت ہوگئی۔ حاجی نعمت اللہ سرہندی انتہائی وارفتگی کے عالم میں بول رہے تھے۔ میں پہلے کی طرح منزل بہ منزل گیا اور مکہ معظمہ کی زیارت کرکے واپس آگیا۔ اب کہاں جانا چاہتے ہو حضرت میاں میر نے نعمت اللہ سرہندی سے دریافت کیا۔ مرشد کے قدموں کے سوا میرا کہاں ٹھکانہ ہے۔ حاجی نعمت اللہ اپنی غلطیوں کو یاد کرکے رو رہے تھے۔ تنہائی بہت بری چیز ہے نعمت اللہ۔ حضرت میاں میر نے اپنے عاجز و نادم مرید کو مخاطب کرکے فرمایا۔ اسی لیے تمہیں اوراد و وظائف بتائے تھے کہ تم ان کے سہارے اپنی تنہائی دور کرو مگر تم نے انہیں ترک کردیا اور تنہائی کا شکار ہوکر بھٹک گئے۔ اس واقعے میں فطرت کے کئی راز پوشیدہ ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ تنہا انسان بڑی آسانی سے دماغی خلل کا شکار ہوسکتا ہے اور پھر یہ بھی ممکن ہے کہ وہ وحشت و اضطراب میں مبتلا ہوکر کسی سنگین جرم کا ارتکاب کر بیٹھے۔ قانونی اعتبار سے بھی بعض خطرناک مجرموں کو قید تنہائی کی سزا دی جاتی ہے۔ مختصر یہ کہ تنہائی دنیا کا سب سے اذیت ناک عمل ہے۔ مادہ پرست ممالک میں اکثر تنہا انسان خودکشی کرکے اپنی کربناک زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔ اسی طرح بوڑھے انسان بھی جب ان کی زندگی کا کوئی مقصد باقی نہیں رہتا، دنیا سے بیزار و مایوس ہوکر اپنے آپ کو ہلاک کرلیتے ہیں اور اس عبرتناک انجام میں صرف ان کی تنہائی کارفرما ہوتی ہے۔ یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ صوفی دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ تنہا ہوتا ہے۔ بعض صوفیائے کرام نے تو پوری زندگی عالم تنہائی میں گزار دی مگر وہ کبھی دلبرداشتہ نہیں ہوئے اور آخری سانس تک بھرپور ذوق و شوق اور توانائی کے ساتھ زندہ رہے۔ اہل دنیا انہیں تنہا سمجھتے تھے مگر حقیقتاً وہ تنہا نہیں ہوتے تھے۔ صوفی کسی تاریک غار میں ہو یا خانقاہ کے کسی سنسان گوشے میں، جب وہ ذکرِالٰہی کرتا ہے تو تنہا نہیں ہوتا، حق تعالیٰ کی ذات اقدس اس کے قریب ہوتی ہے۔ شہ رگ سے بھی زیادہ قریب۔ اگر ذکر کا علمی تجزیہ کیا جائے تو یہ بات ظاہر ہوجائے گی کہ جب صوفی ذکرحق کرتا ہے تو گویا اپنی تنہائی کو دور کرتا ہے۔ صوفیا کے بعض گروہ جب بلند آواز سے اللہ کو پکارتے ہیں تو اس کا ایک مفہوم یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے خالق سے ہم کلام ہیں اور جب کوئی انسان کسی دوسری ذات سے ہم کلام ہے تو پھر اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ تنہا نہیں ہے۔ حضرت میاں میر کے مرید حاجی نعمت اللہ سرہندی چونکہ درجۂ کمال تک نہیں پہنچے تھے، اس لیے تنہائی سے گھبرا گئے اور اپنا ایک اہم راز شیخ جمیل الدین سے کہہ دیا جو معرفت کے اسرار و رموز سے واقف نہیں تھے اور پھر اپنی اسی کم علمی کے سبب شیخ جمیل الدین نے حاجی نعمت اللہ سرہندی کو غلط راستے پر ڈال دیا اور وہ اپنی کمائی ہوئی دولت گنوا بیٹھے۔ اسی وجہ سے اکثر مشائخ کرام نے فرمایا۔ ایک مریدکے لیے اکیلے رہنے سے بڑھ کر کوئی آفت نہیں ہوتی۔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ارشادِ مقدس ہے۔ اکیلے کے ساتھ شیطا ن ہوتا ہے اور دو سے وہ دور رہتا ہے۔ ترجمہ الغرض حضرت میاں میر نے حاجی نعمت اللہ سرہندی کی کوتاہیوں سے درگزر کیا اور پھر انہیں اپنی خانقاہ کے ایک گوشے میں بٹھا کر دوبارہ مشغول حق کیا، یہاں تک کہ پیر و مرشد کی خصوصی توجہ سے حاجی نعمت اللہ درجۂ کمال کو پہنچے۔ حاجی نعمت اللہ سرہندی نے چونکہ حضرت میاں میر کی گندگی صاف کی تھی، اس لیے آپ نے خوش ہوکر انہیں دولت روحانی سے مالا مال کردیا۔ تصوف کی معتبر کتابوں میں اسی انداز کا ایک اور عجیب واقعہ بھی نظر آتا ہے جسے پڑھ کر انسانی ذہن کے بند دریچے کھل جاتے ہیں اور خدمت کا حقیقی مفہوم واضح ہوجاتا ہے۔ دہلی میں ایک فقیر دوست انسان مُلا سعید خان تھے جو لاہور پہنچ کر اکثر حضرت میاں میر کی مجلسوں میں شرکت کرتے تھے۔ ایک دن مولانا عبدالرحمن جامی کی مشہور تصنیف نغمات الانس مُلا سعید خان کے زیرمطالعہ تھی۔ کتاب پڑھتے پڑھتے ایک مقام پر مُلا سعید خان کی نظریں جم کر رہ گئیں۔ مولانا عبدالرحمن جامی نے حضرت جنید بغدادی کے بارے میں ایک واقعہ تحریر کیا تھا۔ حضرت شیخ کا ایک مرید تھا جس کی ابتدائی زندگی لہو و لعب میں بسر ہوئی تھی مگر حضرت جنید بغدادی کی خصوصی توجہ نے اس کے نفس کی ساری کثافتیں دھو ڈالیں اور پھر وہ ولایت کے منصب پر فائز ہوا۔ یہاں تک کہ حضرت شیخ جنید بغدادی نے اسے خرقۂ خلافت بھی عطا فرمایا۔ پھر جب حضرت شیخ دنیا سے رخصت ہوگئے تو وہ خلیفہ خانقاہ میں بیٹھ کر بطور فخر کہا کرتا تھا۔ میں حضرت شیخ جنید بغدادی کا ایک ایسا خادم ہوں جس نے مسلسل تیس برس تک اپنے پیر و مرشد کی گندگی صاف کی ہے۔ حاضرین مجلس اس شخص کی بات سنتے اور داد و تحسین کے نعرے بلند کرتے۔ کیا عجز و انکسار ہے اور کیا خدمت گزاری ہے۔ ملا سعید خان بھی اس واقعے سے بہت متاثر ہوئے۔ پھر ایک دن ملا سعید خان، حضرت میاں میر کی مجلس میں حاضر تھے۔ انہوں نے حضرت شیخ جنید بغدادی کے خلیفہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔ سلوک کے راستے میں لوگوں نے کیسے کیسے کام کیے ہیں۔ ایک شخص تیس سال تک اپنے پیر و مرشد کے جسم سے خارج ہونے والی غلاظت اٹھاتا ہے اور پھر ہزاروں لوگوں کے سامنے اپنی اس خدمت پر فخر بھی کرتا ہے۔ یہ کیسا انکسار ہے اور کیسی خدمت گزاری ہے جب ملا سعید خان اپنی بات مکمل کرچکے تو حضرت میاں میر نے انہیں اور دیگر حاضرین مجلس کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔ اسے انکسار نہیں کہتے بلکہ یہ فخر و غرور کی ہی ایک شکل ہے۔ پھر انکسار کسے کہتے ہیں ملا سعید خان نے عرض کیا۔ انکسار اسے کہتے ہیں کہ اگر کوئی دوسرا شخص اس واقعہ کا حوالہ دیتا تو حضرت شیخ جنید بغدادی کے خلیفہ کو یوں کہنا چاہیے تھا کہ یہ تو معمولی خدمت ہے۔ حضرت میاں میر نے ملا سعید خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا۔ وہ شخص فخر و مباہات کا اسیر تھا اور نمود و نمائش کا غلام۔ وہ برسرمجلس اس واقعے کا ذکر کرکے لوگوں کو بہکانا چاہتا تھا کہ اس نے حضرت شیخ کی غیرمعمولی خدمت انجام دی ہے اور اسی خدمت کے نتیجے میں اسے خلافت حاصل ہوئی ہے۔ حضرت شیخ کی حکیمانہ گفتگو سن کر ملا سعید خان اور دیگر حاضرین مجلس حیرت زدہ رہ گئے۔ وہ لوگ جس بات کو کارِعظیم سمجھ رہے تھے، اب وہی خدمت ایک معمولی چیز نظر آرہی تھی۔ مختصر سے وقفۂ سکوت کے بعد ایک عارف کی پرجلال آواز سے خانقاہ کے دروبام دوبارہ گونج اٹھے۔ حضرت میاں میر فرما رہے تھے۔ گندگی اٹھانا کون سا مشکل کام ہے۔ یہ کام تو ہر شخص کرسکتا ہے اور کررہا ہے۔ کام تو وہ تھا جو حضرت شیخ جنید بغدادی نے کیا کہ اس شخص کے باطن کو ماسوا اللہ سے پاک کردیا۔ جسم کی غلاظت تو تھوڑے سے پانی سے دور ہوجاتی ہے مگر روح کی کثافت کو دھونا کس قدر مشکل کام ہے، یہ بات حضرت شیخ جنید بغدادی ہی جانتے تھے۔ اللہ حضرت شیخ کی قبر کو نور سے بھر دے کہ انہوں نے اپنے مرید کی بڑی خدمت انجام دی۔ ٭ ٭ ٭ حضرت میاں میر ایک سال سرہند میں قیام فرمانے کے بعد دوبارہ لاہور تشریف لائے اور آخر عمر تک باغبانوں کے محلے میں سکونت پذیر رہے۔ لاہور کے جدید جغرافیے میں اس محلے کو باغبان پورہ کہتے ہیں۔ یہاں رہ کر حضرت میاں میر نے اپنے مریدوں کی اصلاح فکر اور تہذیب نفس کرکے ایک ایسی جماعت پیدا کی جس سے رشد و ہدایت کے چشمے پھوٹے، پورا پنجاب معرفت کے ان آبشاروں سے سیراب ہوا۔ حضرت میاں میر بہت کم لوگوں کو اپنے حلقۂ ارادت میں شامل فرماتے تھے۔ جب کوئی شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا تو اس سے دریافت کرتے۔ تمہیں میرا پتا کس نے بتایا ہے اور تم میرے پاس کس کام کے لے آئے ہو اگر وہ شخص جواب میں یہ کہتا کہ میں حضرت شیخ کے دیدار کے لیے حاضر ہوا ہوں تو آپ اس کے ساتھ بہت شفقت اور مہربانی کے ساتھ پیش آتے اور فرماتے کہ آئو بیٹھ جائو۔ پھر تھوڑی دیر بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے اور آنے والے شخص سے مخاطب ہوکر فرماتے۔ اب تم جائو، تمہارا کام ہوگیا۔ اگر آنے والا شخص یہ کہتا کہ میں طلب حق کے لیے حاضر ہوا ہوں تو حضرت میاں میر اس کی طرف سے منہ پھیر لیتے۔ اگر وہ شخص آپ کے قریب بیٹھا ہوتا تو اسے اپنے پاس سے اٹھا دیتے اور انتہائی ناخوشگوار لہجے میں فرماتے۔ بابا حق کی طلب آسان نہیں۔ یہ دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔ میری آنکھیں دیکھ رہی ہیں کہ تم اس کام کے لائق نہیں ہو، اس لیے بہتر ہے کہ کوئی اور کام کرو۔ اگر وہ شخص بیعت ہونے کے لیے اصرار کرتا تو حضرت میاں میر برہم ہوجاتے۔ جب تک تم اس کی طلب میں یگانہ نہیں ہوجائو گے، اسے اس وقت تک نہیں پا سکو گے۔ تمہارے پاس ایک ہی دل ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ دنیاوی خواہشات سے بھرا پڑا ہے۔ پہلے اپنے دل کو ان بتوں سے خالی کرو، پھر میرے پاس آنا، پھر میں دیکھوں گا کہ تم میں طلب حق کی استطاعت ہے یا نہیں مغل شہزادے دارا شکوہ کے استاد شاہ صاحب فرماتے تھے۔ جب میں بدخشاں سے ہندوستان آیا تو میں نے چاروں طرف حضرت میاں میر کے اسم گرامی کی گونج سنی۔ میرے دل میں شوق ملاقات پیدا ہوا، پھر اس شوق نے اضطرابی کیفیت اختیار کرلی۔ آخر ایک طویل مدت کے بعد حضرت میاں میر نے چشم التفات سے میری طرف دیکھا اور نہایت مشفقانہ لہجے میں فرمایا۔ شاہ صاحب آخر تم اس فقیر سے کیا چاہتے ہو حضرت شیخ کو اپنے آپ سے مخاطب پا کر شاہ صاحب کی حیرت و مسرت کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ بے اختیار اپنی جگہ سے اٹھے اور حضرت میاں میر سے عرض کرنے لگے۔ بس حضور کی غلامی چاہتا ہوں۔ شاہ صاحب کی بے قراری دیکھ کر حضرت میاں میر نے تبسم فرمایا۔ ہاں تمہارے سینے میں طلب حق کی آگ روشن ہے۔ اگر تم لالچی ہوتے تو چند ہی روز میں یہ چنگاری بجھ جاتی اور تم مجھے چھوڑ کر چلے جاتے۔ یہ کہہ کر حضرت میاں میر نے شاہ صاحب کا ہاتھ اپنے دست مبارک میں لے لیا اور ایک طالب حق کو مشغول حق بنا دیا۔ ٭ ٭ ٭ حضرت میاں میر بہت کم لوگوں کو مرید کرتے مگر جب کوئی شخص آپ کے حلقۂ ارادت میں شامل ہوجاتا تو اس کی تربیت پر خصوصی توجہ فرماتے۔ شوق نمائش سے منع کرتے کہ اسی کا دوسرا نام نفس پرستی ہے۔ ملا خواجہ بہاری ، حضرت میاں میر کے خلیفہ تھے۔ خواجہ صاحب اپنی زندگی کا ایک اہم ترین واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ کچھ لوگ مجھ سے ملنے آئے ہوئے تھے۔ ہمارے درمیان بہت دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔ اچانک مجھے محسوس ہوا جیسے یہ مکان گرنے والا ہے۔ میں نے اس خطرے کے پیش نظر اپنے مہمانوں سے کہا۔ آپ حضرات باہر چلے جائیں۔ مہمانوں نے حیرت سے میری طرف دیکھا۔ کیا ہوا خواجہ صاحب یہ مکان گرنے والا ہے۔ میری آواز سے شدید گھبراہٹ ظاہر ہورہی تھی۔ جلدی کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو کوئی گزند پہنچ جائے۔ میری بات سن کر تمام مہمان کھڑے ہوگئے۔ جب مکان گرنے والا ہے تو آپ اطمینان سے کیوں بیٹھے ہوئے ہیں سوال کرنے کا وقت نہیں ہے۔ میں نے انہیں سخت لہجے میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا۔ اپنی اپنی جانیں بچانے کی کوشش کرو۔ الغرض میرے سارے مہمان گھر سے نکل گئے اور میں بہ آواز بلند کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگا۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں پورا مکان منہدم ہوگیا۔ لوگ دیوانہ وار چیخنے لگے۔ خواجہ بہاری ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، انہیں نکالو۔ مہمان کی چیخیں سن کر محلے کے دوسرے لوگ بھی دوڑ پڑے اور مجھے ملبے کے اندر تلاش کرنے لگے۔ پھر جب وہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے میرے قریب آئے تو میں نے پکار کر کہا۔ میں یہاں ہوں اور اللہ کے فضل سے محفوظ ہوں۔ آخر جب مکان کا ملبہ ہٹا کر مُلا خواجہ بہاری کو نکالا گیا تو وہ بالکل صحیح و سلامت تھے اور ان کے جسم پر ہلکی سی خراش بھی نہیں آئی تھی۔ دراصل واقعہ یوں ہوا تھا کہ جب مکان کی چھت گری تو دو مضبوط کڑیاں اس طرح آپس میں مل گئیں کہ مُلا خواجہ بہاری محفوظ رہے۔ پھر ایک دن جب حضرت میاں میر کی مجلس میں کسی شخص نے اس واقعے کا ذکر کیا تو وہاں وہ لوگ بھی موجود تھے جو خواجہ صاحب کے مہمان تھے اور جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے مکان کو زمین بوس ہوتے دیکھا تھا۔ ان لوگوں کو قوی امید تھی کہ حضرت شیخ اس واقعے کو سن کر مُلا خواجہ بہاری کی تعریف فرمائیں گے مگر جب حضرت میاں میر حاضرین مجلس سے مخاطب ہوئے تو سننے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ حضرت میاں میر نے نہایت افسردہ لہجے میں فرمایا۔ ہائے مرتبہ ہائے مرتبہ۔ مرتے وقت بھی اس کا خیال دل سے دور نہیں ہوتا۔ حضرت میاں میر کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ مُلا خواجہ بہاری نے کلمۂ طیبہ بلند آواز سے پڑھا تھا تاکہ لوگ ان کی تعریف کریں کہ مُلا بہاری کتنا بڑا درویش تھا کہ مرتے وقت بھی اللہ کو یاد کرتا رہا۔ مُلا خواجہ بہاری بیان کرتے ہیں کہ حضرت شیخ نے مجھے اس طرح تنبیہ کی تھی اور یہ نکتہ سمجھایا تھا کہ کلمۂ طیبہ آہستہ پڑھنا چاہیے۔ ٭ ٭ ٭ گزشتہ صفحات میں ذکر کیا جا چکا ہے کہ حضرت میاں میر عالم جوانی میں اس قدر قناعت پسند اور متوکل تھے کہ آٹھ آٹھ دن تک کھانا نہیں کھایا کرتے تھے۔ پھر جو کچھ غیب سے مل جاتا، اسے تناول فرماتے اور اپنے خالق کا اس طرح شکر ادا کرتے کہ تو جس حال میں رکھے، وہی حال بہتر ہے۔ حضرت شیخ کے ایک خادم کا بیان ہے کہ آخری عمر میں آپ کا طریقۂ کار کسی قدر تبدیل ہوگیا تھا اور یہ تبدیلی بھی صرف مریدوں کی دلجوئی کے سبب تھی۔ حضرت میاں میر نے اپنے خادم کو صرف ایک قسم کا کھانا پکانے کا حکم دیا تھا۔ خادم مٹی کے برتن میں کھانا پکا کر لے جاتا اور حضرت میاں میر تمام مریدوں کے ساتھ مل کر نوش فرماتے۔ اگر اتفاق سے کوئی مرید موجود نہ ہوتا تو اس کا حصہ الگ کردیا جاتا، خاص طور پر شیخ محمد لاہوری کے گھر کھانا بھیجتے اور فرماتے کہ وہ عیال دار ہے۔ شہزادہ دارا شکوہ تحریر کرتا ہے حضرت میاں میر کا زیادہ تر وقت استغراق میں گزرتا تھا، اس لیے آپ دن رات میں بہت کم غذا استعمال فرماتے تھے اور جو تھوڑا بہت کھاتے تھے، اس کی بھی خبر نہیں ہوتی تھی کہ کیا کھایا ہے۔ ہمیشہ جمال حق کے مشاہدے میں غرق رہتے تھے اور اکثر حاضرین مجلس سے پوچھا کرتے تھے کہ آج کون سا دن یا کون سا مہینہ ہے۔ کبھی استغراق کا یہ عالم ہوتا کہ کھانا کھاتے وقت خادم سے پوچھتے کہ تم نے یہ کیا چیز پکائی ہے حضرت میاں میر امرا اور دیگر صاحبانِ ثروت کی نذریں قبول نہیں فرماتے تھے۔ ہاں اگر کوئی عقیدت مند اپنی حلال کی کمائی سے بطور نذر کچھ پیش کرتا تو آپ خوشی سے قبول فرما لیتے اور پھر فوراً ہی کھانا پکوا کر حاضرین کو کھلا دیتے۔ جب کھانا ختم ہوجاتا تو بہ آواز بلند فارسی کا یہ شعر پڑھتے۔ اگر ساری دنیا خوان سے پُر ہو اور مال سے بھر جائے تب بھی مردِ خدا حلال کچھ نہیں کھاتا۔ ایک دن جب حضرت میاں میر نے کھانا کھانے کے بعد یہ شعر پڑھا تو اس وقت ملا عصمت اللہ بھی مجلس میں موجود تھے۔ ملا صاحب نے عرض کیا کہ کسی شاعر نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مضمون نظم کر دیا ہے۔ یہ سن کر حضرت میاں میر نے سر نیاز خم کردیا اور نہایت پُرسوز لہجے میں کہا۔ بے شک میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی ارشاد فرمایا ہے۔ اسی مجلس میں ملا معصوم بھی حاضر تھے۔ انہوں نے عرض کیا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ جو ایمان لائے اور پھر ان لوگوں نے نیک اعمال کئے، ان کے لیے کھانے میں کوئی کچھ حرج نہیں، پھر ڈرو اور نیکی کرو۔ اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ ترجمہ شہزادہ دارا شکوہ لکھتا ہے کہ اگر کوئی شخص مسلسل کھانا پکا کر لاتا تو آپ اسے منع فرما دیتے تھے۔ ایک دن خادم نے منع کرنے کا سبب پوچھا تو حضرت میاں میر نے فرمایا۔ چاہے وہ حلال کمائی سے حاصل کیا ہوا رزق ہی کیوں نہ ہو، لیکن اگر کوئی شخص پے درپے نذر بھیجے تو انسانی دل میں ایک امید سی پیدا ہوجاتی ہے، پھر توکل ختم ہوجاتا ہے اور اس کی جگہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ حضرت میاں میر کے اس قول مبارک کے بارے میں داراشکوہ تحریر کرتا ہے کہ حضرت نے جس خطرے کے متعلق فرمایا تھا، اس کا تعلق آپ کی ذات مبارک سے ہرگز نہیں تھا۔ یہ بات محض طالب علموں اور مریدوں کو سمجھانے کے لیے کی گئی تھی۔ میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ حضرت میاں میر کے دل میں کبھی کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا اور اس شخص کے دل میں خطرہ کس طرح پیدا ہوسکتا ہے کہ جو شاہان وقت سے ملنا بھی گوارا نہ کرتا ہو۔ اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے شہزادہ دارا شکوہ لکھتا ہے کہ شہنشاہ جہانگیر ایک زمانے میں درویشوں اور صوفیوں سے برائے نام بھی عقیدت نہیں رکھتا تھا بلکہ اس جماعت کے لوگوں کو بے دریغ اذیتیں پہنچاتا تھا۔ ایک بار جہانگیر کے کسی مصاحب نے حضرت میاں میر کے زہد و تقویٰ کا ذکر کیا۔ جہانگیر کو بہت حیرت ہوئی اور اس نے بے اختیار ہوکر کہا۔ کیا میری سلطنت میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں پھر جہانگیر نے حضرت میاں میر کو آزمانے کے لیے اپنے مصاحب کو یہ پیغام دے کر بھیجا کہ شہنشاہِ ہند آپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ جب مغل شہنشاہ جہانگیر کے مصاحب خاص نے حضرت میاں میر کی خدمت عالیہ میں حاضر ہوکر فرمانروائے ہندوستان کا پیغام پہنچایا تو اس مرد درویش نے یہ کہہ کر معذرت کرلی۔ میں اپنی عدیم الفرصتی کے باعث حکم شاہی کی تعمیل سے معذور ہوں۔ جہانگیر ایک مردِ درویش کا جواب سن کر حیران رہ گیا۔ پھر اس نے حضرت میاں میر کی خدمت میں ایک عریضہ ارسال کیا۔ شیخ بہتر جانتے ہیں کہ میں امورِ سلطنت کی انجام دہی کے سلسلے میں کس قدر مصروف ہوں مگر اس کے ساتھ ہی مجھے آپ سے ملنے کا شوق بھی بے چین رکھتا ہے، اس لیے مناسب یہی ہے کہ آپ میرے غریب خانے پر تشریف لا کر مجھے ممنون فرمائیں۔ حضرت میاں میر نے شہنشاہ جہانگیر کا خط پڑھا اور کسی تامل کے بغیر طویل سفر طے کرکے قصرشاہی تشریف لے گئے۔ شہزادہ دارا شکوہ لکھتا ہے کہ جب حضرت میاں میر ، بادشاہ سے ملنے کے لیے ایک مخصوص کمرے میں جلوہ افروز ہوئے تو جہانگیر اپنی عادت کے خلاف آپ کے احترام میں کھڑا ہوگیا۔ واضح رہے کہ جہانگیر کے دور حکومت میں سجدئہ تعظیم کا رواج تھا اور بڑے بڑے علما چاروناچار اس رسم کو ادا کرتے تھے مگر جب حضرت شیخ مجدد الف ثانی نے سجدئہ تعظیمی سے انکار کیا تو مغل شہنشاہ غضب ناک ہوگیا اور پھر اس نے حضرت شیخ مجدد کو نافرمانی کے جرم میں حوالۂ زنداں کردیا آج یہ وہی جہانگیر تھا جو حضرت میاں میر کے احترام میں اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا تھا۔ شہزادہ دارا شکوہ کا بیان ہے کہ حضرت میاں میر اور جہانگیر کے درمیان بہت دیر تک گفتگو جاری رہی۔ حضرت شیخ کی تقریر اس قدر پُرتاثیر تھی کہ شہنشاہ جہانگیر کا مزاج ہی بدل گیا اور اس کا دل دنیا کی رنگینیوں سے اُچاٹ نظر آنے لگا۔ آپ سے ملنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ دنیاوی جاہ و منصب کی کوئی حیثیت نہیں۔ سلطنت ہند کے جتنے زرو جواہر ہیں، وہ میری نظر میں اینٹ اور پتھر کے برابر ہیں۔ اگر آپ مجھ پر محبت کی نظر کریں تو میں تعلقات دنیا کو ترک کردوں حضرت میاں میر نے شہنشاہ جہانگیر کی یہ جذباتی گفتگو سن کر فرمایا۔ کامل صوفی وہ ہے جس کی نظر میں پتھر اور جواہرات یکساں ہوں۔ تم کہتے ہو کہ تمہارے نزدیک ہیرے اور پتھر برابر ہیں، اس لیے تم صوفی ہو۔ ایک مرد درویش کی گفتگو سن کر مغل شہنشاہ حیران رہ گیا۔ پھر نہایت پُرسوز لہجے میں عرض کرنے لگا۔ میاں جی آپ ایسی دلیلیں دے کر مجھے مار ڈالنا چاہتے ہیں۔ حضرت میاں میر نے فرمایا۔ تمہارا وجود خلق خدا کی پاسبانی کے لیے ضروری ہے اور تمہارے عدل و انصاف کی برکت سے فقیر بھی دلجمعی کے ساتھ اپنے کاموں میں مشغول ہیں۔ مغل شہنشاہ، حضرت میاں میر کی گفتگو سے اس قدر متاثر ہوا کہ باربار ایک ہی جملہ دُہراتا رہا۔ براہ کرم آپ میرے حال پر توجہ فرمائیں۔ پہلے تم مخلوق خدا کی خدمت کے لیے اپنے جیسا نگہبان مہیا کردو پھر میں تمہیں اپنے ساتھ لے جاکر مشغول حق کردوں گا۔ شہنشاہ جہانگیر کو حضرت شیخ کی یہ بات بہت پسند آئی۔ پھر عرض کرنے لگا۔ میری شدید خواہش ہے کہ آپ مجھے کسی خدمت کا موقع دیں۔ حضرت میاں میر نے فرمایا۔ میں جو کچھ تم سے طلب کروں گا، کیا تم وہ چیز مجھے دے دو گے شہنشاہ جہانگیر نہایت پُرجوش نظر آنے لگا۔ آپ اشارہ تو کریں، جو کچھ میرے دائرئہ اختیار میں ہے، وہ سب آپ کی نذر کردوں گا۔ کیا تم اپنے وعدے پر قائم رہو گے حضرت میاں میر نے فرمایا۔ حکم تو دیں۔ آپ مجھے ہر حال میں وعدے کا پابند پائیں گے۔ شہنشاہ جہانگیر نے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے کہا۔ تو پھر میری یہی خواہش ہے کہ شہنشاہ مجھے رخصت کریں اور آئندہ زحمت نہ دیں۔ حضرت میاں میر نے شان بے نیازی کے ساتھ فرمایا۔ یہ وہی جواب تھا جو حضرت میاں میر کے پیر و مرشد حضرت خضر نے حاکم سیوستان کی خواہش کے جواب میں دیا تھا۔ شہنشاہ جہانگیر ایک مرد قلندر کا یہ انداز دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔ پھر اس نے ہرن کی کھال کا بنا ہوا ایک مصلیٰ حضرت میاں میر کی خدمت میں پیش کیا۔ شیخ کم سے کم اسے تو قبول فرما لیجئے کہ میری بادشاہت کا بھرم رہ جائے۔ حضرت میاں میر نے مصلیٰ قبول کرلیا اور قصر شاہی سے رخصت ہوگئے۔ دارا شکوہ اس تاریخ ساز واقعے کو بیان کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ جس مرد آزاد نے جہانگیر جیسے شہنشاہ کے عطیات کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہو، اس کے دل میں متاع دنیا کے حوالے سے کوئی خطرہ کس طرح پیدا ہوسکتا ہے۔ وہ تو حضرت شیخ نے اپنے مریدوں کو سمجھانے کی غرض سے یہ بات کہی تھی کہ اگر کوئی شخص باربار نذر بھیجے تو دل میں ایک امید سی پیدا ہوجاتی ہے، توکل جاتا رہتا ہے اور خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ حضرت میاں میر کے توکل کی شان تو یہ تھی کہ جب کوئی بادشاہ یا امیر آپ کی خدمت میں نذر بھیجتا تو سخت برہم ہوجاتے اور انتہائی پُرجلال لہجے میں فرماتے۔ تو نے مجھے فقیر سمجھ کر یہ نذر بھیجی ہے لیکن یاد رکھ کہ میں فقیر بھی نہیں ہوں اور اس چیز کا مستحق بھی نہیں ہوں۔ میں غنی ہوں اس لیے کہ غنی کا بندہ ہوں۔ جس کا اللہ ہو، وہ فقیر نہیں ہوسکتا۔ اپنے تحائف واپس لے جائو، انہیں محتاجوں میں تقسیم کردو۔ ان تمام واقعات کا ذکر کرنے کے بعد دارا شکوہ، حضرت میاں میر کو اس طرح خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا شخص نہیں دیکھا جس کی نگاہ میں دنیا اس قدر حقیر ہو، جتنی حضرت میاں میر کی نظر میں تھی۔ ٭ ٭ ٭ حضرت میاں میر ان جاں باز صوفیا میں سے تھے جن کی ریاضت و عبادت اور نفس کشی تاریخ تصوف کا روشن ترین باب ہے۔ ایک بار آپ سرہند سے لاہور تشریف لا رہے تھے کہ ایک گائوں میں داخل ہوئے جہاں پٹھانوں کے کئی قبائل آباد تھے۔ حضرت شیخ نے کچھ دنوں تک مقامی مسجد میں قیام فرمایا۔ اتفاق سے رمضان کا مہینہ تھا، حضرت میاں میر نے تین دن اور تین رات تک کوئی چیز نہیں کھائی، بس پانی سے روزہ افطار کرتے اور ذکرالٰہی میں مشغول ہوجاتے۔ چوتھی رات نماز مغرب کے بعد آپ مسجد سے باہر نکلے اور ایک گائوں میں داخل ہوگئے۔ پھر ایک مکان پر پہنچے جس کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ حضرت میاں میر دستک دے کر مالک مکان کو بلانا چاہتے تھے کہ آپ کی نظر ایک خوان پر پڑی جو مختلف قسم کے کھانوں سے بھرا ہوا تھا۔ حضرت میاں میر اس واقعہ کے بارے میں خود فرماتے ہیں۔ جب بھوک کی شدت بڑھ گئی تو میرے نفس نے مجھ سے کہا۔ تم نے سوال کرنا تو اپنے آپ پر حرام کرلیا ہے۔ اب پیٹ بھرنے کی یہی ایک صورت رہ گئی ہے کہ تم خیانت کرو اور کھانا اٹھا کر کھا لو۔ میں نے اپنے نفس کو مخاطب کرکے کہا۔ خیانت کرنے سے سوال کرنا بہتر ہے۔ میرے نفس نے عجیب دلیل پیش کی۔ حالت اضطرار میں مُردار بھی جائز ہے۔ الغرض کچھ دیر تک مجھ میں اور میرے نفس میں شدید جنگ ہوتی رہی۔ آخر میں سوال کیے بغیر مسجد میں واپس چلا آیا۔ ابھی مجھے مسجد میں آئے ہوئے کچھ دیر ہی گزری تھی کہ ایک لونڈی کھانے کا خوان اٹھائے ہوئے میرے پاس آئی۔ میں نے خوان کی طرف غور سے دیکھا۔ اس میں وہی کھانا موجود تھا جسے میں کچھ دیر پہلے ایک مکان کے دروازے میں رکھا ہوا چھوڑ آیا تھا۔ میں نے لونڈی سے پوچھا۔ تو یہ کھانا کہاں سے لائی ہے میرے مالک نے مجھ سے کہا تھا کہ مسجد میں ایک بھوکا شخص بیٹھا ہے، اسے یہ کھانا پہنچا دو۔ لونڈی نے جواباً کہا۔ کیا تم وہ شخص نہیں ہو وہ بھوکا شخص تو میں ہی ہوں مگر اب مجھے اس کھانے کی ضرورت نہیں۔ میں نے لونڈی کو مخاطب کرکے کہا اور ہنسنے لگا۔ لونڈی چند لمحوں تک میری حالت کو تعجب سے دیکھتی رہی اور پھر خوان اٹھا کر واپس چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد وہ شخص مسجد میں داخل ہوا جس نے کھانا بھیجا تھا۔ آخر تم نے کھانا کیوں واپس کردیا اس شخص نے میرے قریب آکر پوچھا۔ اور اس میں ہنسنے کی کیا بات تھی میں نے اس شخص کو تمام واقعہ سناتے ہوئے کہا۔ میرے نفس نے مجھے ورغلایا تھا مگر بفضل اللہ اس نے شکست کھائی۔ یہ ماجرا سن کر وہ شخص میرا معتقد ہوگیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ یہ بات جو رات کی تنہائی میں کہی گئی تھی، پورے گائوں میں مشہور ہوگئی۔ لوگ قطار در قطار میرے پاس آنے لگے۔ مجھے ان کی صورتیں دیکھ کر وحشت سی ہوتی تھی۔ آخر ایک دن میں رات کی تاریکی میں خاموشی کے ساتھ لاہور چلا آیا۔ عبادت و ریاضت، صبر و قناعت اور نام و نمود سے بیزاری، حضرت میاں میر کے نمایاں اوصاف تھے۔ جہادِ زندگانی میں یہی آپ کے ہتھیار تھے اور ان ہی ہتھیاروں کے ذریعے ایک بندئہ مزدور سے لے کر شہنشاہ وقت تک، سب پر حکومت کی۔ مجذوبوں کے بارے میں مشہور ہے کہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتے مگر حضرت میاں میر کے رعب و جلال کا یہ عالم تھا کہ بڑے سے بڑا مجذوب بھی آپ کے سامنے آتے ہوئے گھبراتا تھا۔ اگر کسی مجذوب کو معلوم ہوجاتا کہ حضرت میاں میر فلاں راہ سے گزر رہے ہیں تو وہ اپنا راستہ بدل لیتا۔ مغل شہزادہ دارا شکوہ لکھتا ہے کہ اگر کوئی برہنہ مجذوب حضرت میاں میر کے سامنے سے گزر جاتا تو آپ نہایت غضب ناک لہجے میں فرماتے۔ بے ادب کیا تماشا دکھاتا پھرتا ہے اپنے آپ کو ڈھانک۔ خواہ وہ کسی مرتبے کا مجذوب ہوتا مگر حضرت میاں میر کی پُرجلال آواز سن کر فوراً ہوش میں آجاتا اور اپنا بدن ڈھانپنے کی کوشش کرتا۔ ایک دن کا ذکر ہے کہ ایک درویش خرقہ اور عمامہ پہنے دو تین خدمت گاروں کے ساتھ حضرت میاں میر کی مجلس روحانیت میں حاضر ہوا۔ اس کے داخل ہونے کا انداز بڑا متکبرانہ تھا۔ اس نے خود پسندی کے ساتھ چاروں طرف نظر ڈالی اور ایک اونچے مقام پر بیٹھ گیا۔ حاضرین مجلس کو یہ بات ناگوار گزری مگر حضرت شیخ کے احترام کے پیش نظر سب لوگ خاموش رہے۔ حضرت میاں میر نے بھی اس درویش کے ریاکارانہ عمل کو دیکھا مگر کوئی تعرض نہیں فرمایا۔ تھوڑی دیر بعد ایک شکستہ حال شخص خانقاہ میں داخل ہوا اور اس جگہ بیٹھ گیا جہاں لوگوں کی جوتیاں رکھی ہوئی تھیں۔ حضرت میاں میر نے اس شخص کو بھی ایک نظر دیکھا مگر زبان مبارک سے کچھ ارشاد نہیں فرمایا۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ایک آسودہ حال شخص مجلس میں داخل ہوا اور اس نے حضرت میاں میر کی خدمت میں بتیس روپے پیش کئے۔ واضح رہے کہ اس زمانے کے بتیس روپے موجودہ دور کے ہزاروں روپے سے زیادہ قیمت رکھتے تھے حضرت میاں میر کی عادت تھی کہ آپ ہر کس و ناکس کی نذر قبول نہیں فرماتے تھے مگر اس روز خلاف دستور آپ نے ہاتھ بڑھا کر وہ روپے لے لئے۔ نذر پیش کرنے والے شخص کو حاضرین مجلس میں سے کوئی نہیں پہچان سکا۔ وہ اچانک آیا اور تیز رفتاری کے ساتھ واپس چلا گیا۔ اس کے جاتے ہی حضرت میاں میر نے اس شخص کو آواز دے کر اپنے پاس بلایا جو حاضرین مجلس کے جوتوں کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ وہ مفلوک الحال شخص سر جھکائے آگے بڑھا اور حضرت میاں میر کے قریب پہنچ کر دست بستہ کھڑا ہوگیا۔ یہ تمہارے لیے ہیں۔ حضرت میاں میر نے وہ بتیس روپے اس شخص کو دیتے ہوئے فرمایا۔ اس رقم سے ایک گھوڑا خریدو اور کچھ پیسے اپنے پاس رکھو، پھر فلاں شہزادے کے پاس ملازمت کے لیے جائو، اِن شا اللہ تمہارا کام ہوجائے گا۔ اس پریشان حال شخص نے حضرت میاں میر کا شکریہ ادا کیا۔ پھر آپ کے دست حق پرست کو بوسہ دیا اور الٹے قدموں واپس چلا گیا۔ اونچی جگہ بیٹھا ہوا وہ خرقہ پوش درویش یہ تمام منظر چپ چاپ دیکھتا رہا۔ پھر جب وہ شخص چلا گیا تو خودپسند ریاکار درویش، حضرت میاں میر سے تلخ لہجے میں مخاطب ہوا۔ شیخ تم نے یہ کیا کیا، فقیروں کا حق غیر مستحق انسان کو دے دیا میں اس شخص سے پہلے مجلس میں داخل ہوا تھا، اس لیے اس رقم پر میرا حق زیادہ تھا۔ ظاہری طور پر اس شخص کا حق تم سے زیادہ تھا۔ حضرت میاں میر نے انتہائی نرم و شیریں لہجے میں فرمایا۔ خرقہ پوش درویش نے حضرت میاں میر کی پیش کردہ توجیہ کو لائق اعتنا نہیں سمجھا اور اپنی جگہ سے اٹھ کر جانے لگا۔ حاضرین مجلس نے دیکھا کہ اس مغرور درویش کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں تھے۔ ناراض ہوکر کیوں جاتے ہو حضرت میاں میر کے ہونٹوں پر وہی دلنواز تبسم موجود تھا۔ کھانا تو کھاتے جائو۔ خرقہ پوش درویش نے ان کی بات پر کوئی دھیان نہیں دیا اور وہ پائوں پٹختا ہوا خانقاہ سے باہر چلا گیا۔ اس کے جاتے ہی حضرت میاں میر نے حاضرین مجلس کو مخاطب کرکے فرمایا۔ کیا زمانہ آگیا ہے کہ لوگوں نے خرقہ پوشی کو حصول آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس درویش کی کمر کے گرد ایک سو ساڑھے بائیس روپے بندھے ہوئے ہیں اور پھر بھی ضرورت مندوں کے مقابلے میں اپنا حق جتلاتا ہے۔ افسوس وہ نہیں جانتا کہ یہ ہوس زر اسے مار ڈالے گی۔ حاضرین مجلس نے حضرت میاں میر کا ارشاد گرامی سنا اور اپنے سر جھکا لیے مگر جو لوگ حضرت شیخ کے مقام روحانی سے کسی قدر واقف تھے، انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ اس خرقہ پوش درویش کے ساتھ عنقریب کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آنے والا ہے۔ دو تین دن بعد وہ درویش غسل کے لیے ایک حمام میں گیا۔ پھر غسل سے فارغ ہوکر اس نے خرقہ پہنا اور دوبارہ حضرت میاں میر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس مرتبہ بھی اس کے خانقاہ میں داخل ہونے اور بیٹھنے کا وہی متکبرانہ انداز تھا۔ حضرت میاں میر نے درویش کو دیکھ کر فرمایا۔ یہ فقیروں کی مجلس ہے، کمر کھول کر اطمینان سے بیٹھو۔ حضرت میاں میر کی بات سن کر درویش کو کچھ یاد آیا اور اس نے گھبرا کر اپنی کمر پر ہاتھ مارا، پھر وحشت زدہ انداز میں اٹھ کھڑا ہوا۔ حضرت میاں میر نے درویش سے اس کی گھبراہٹ کا سبب پوچھا تو کہنے لگا۔ میری کوئی چیز کھو گئی ہے، میں اس کی تلاش میں جاتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ بدحواسی کے عالم میں خانقاہ سے چلا گیا۔ دراصل واقعہ یہ تھا کہ خرقہ پوش درویش کی کمر کے گرد ایک ہمیانی بندھی ہوئی تھی جس میں ایک سو ساڑھے بائیس روپے موجود تھے۔ جب درویش غسل کرنے کے لیے حمام میں داخل ہوا تو وہ ہمیانی غائب ہوگئی مگر درویش کو اس کا احساس تک نہیں ہوا مگر جب حضرت میاں میر نے درویش سے کمر کھولنے کے لیے کہا تو اسے پتا چلا کہ وہ اپنی رقم سے محروم ہوچکا ہے۔ درویش اپنی کھوئی ہوئی ہمیانی کی تلاش میں صبح سے شام تک سرگرداں پھرتا رہا مگر جب اسے اپنی گمشدہ رقم نہیں مل سکی تو وہ پریشان چہرے اور تھکے ہوئے قدموں کے ساتھ حضرت میاں میر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ خرقہ پوش درویش کا سارا غرور رخصت ہوچکا تھا اور اب وہ ایک انتہائی شکستہ انسان نظر آرہا تھا۔ شیخ میں اپنی گستاخی کی معافی چاہتا ہوں۔ میری کھوئی ہوئی چیز مجھے واپس دلا دیں۔ حضرت میاں میر نے اس کی گداگرانہ درخواست سن کر فرمایا۔ مجھے کیا معلوم تمہاری کیا چیز تھی اور وہ کہاں گم ہوگئی۔ آخر خرقہ پوش درویش افشائے راز پر مجبور ہوگیا۔ شیخ میری ہمیانی گم ہوگئی ہے۔ اس میں ایک سو ساڑھے بائیس روپے موجود تھے۔ درویش کی بات سن کر حاضرین مجلس حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ حضرت میاں میر اس رقم کی طرف پہلے ہی اشارہ فرما چکے تھے۔ درویش کا واویلا سن کر حضرت میاں میر نے فرمایا۔ دریا کے کنارے فلاں مقام پر ایک بڑی کشتی موجود ہے، اس میں ایک فقیر بیٹھا گدڑی سی رہا ہوگا، اس کے پاس جا، وہ تجھے تیری ہمیانی دے دے گا۔ خرقہ پوش درویش بھاگتا ہوا دریا کے کنارے جا پہنچا۔ واقعتاً وہاں ایک بڑی کشتی موجود تھی جس میں ایک فقیر بیٹھا ہوا گدڑی سی رہا تھا۔ خرقہ پوش درویش فقیر کے پاس گیا مگر دل میں یہی سوچتا رہا کہ یہ کوئی معمولی مزدور ہے۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 84 | https://www.urduzone.net/jeetay-ji-mar-chuki-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | میں اور سجاد ایک ہی بینک میں کام کرتے تھے۔ جب ٹریننگ پر تھے تو سجاد کی نشست میرے برابر تھی۔ میری انگریزی زیادہ اچھی نہ تھی۔ سجاد نے محسوس کرلیا کہ کسی لمحے میرا قلم رک جاتا ہے اور میں سوچنے لگتی ہوں۔ وہ نہایت ذہین آدمی تھا، فوراً بھانپ جاتا اور جو لفظ میں ذہن کے نہاں خانوں میں ڈھونڈ رہی ہوتی، فوراً کاغذ پر لکھ کر آگے کردیتا۔ اس امتحان میں سجاد نے میری کافی مدد کی۔ میں اس کی ازحد مشکور ہوگئی۔ ٹریننگ ختم ہوگئی۔ ہم اپنے آفس میں لوٹ آئے۔ ہماری تعیناتی ایک ہی فلور پر ہوئی۔ میری سیٹ عین اس کی سیٹ کے سامنے تھی۔ میں ایک پاکیزہ خیال، سیدھی سادی اور سادہ لوح لڑکی تھی۔ فیشن کی الف۔ب نہ جانتی تھی۔ ڈیوٹی کے اوقات میں سارا دن سر پر دوپٹہ اوڑھے رہتی۔ چست لباس نہ پہنتی تھی، میک اَپ کا دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔ دور جدید میں جہاں چمکتی دمکتی لڑکیاں کھٹ کھٹ کرتی آتیں، میں پائوں میں سادہ چپل ڈالے، خاموشی سے اپنی کرسی پر آکر بیٹھ جاتی۔ سر جھکائے تمام وقت کام کرتی رہتی، کسی سے بات نہ کرتی اور کینٹین تک نہ جاتی۔ پرس میں بسکٹ یا گھر سے سینڈوچ بنا کر لاتی اور اسی پر گزارہ کرلیا کرتی۔ سجاد کو اپنا محسن سمجھتی۔ سامنے گزرتے ہوئے اسے سلام ضرور کرتی لیکن اس سے زیادہ راہ و رسم نہ رکھی۔ جب کبھی آفس ورک میں کچھ دشواری محسوس کرتی، سجاد سے پوچھ لیتی اور وہ پوری توجہ سے میری رہنمائی کردیتا۔ پہلے وہ میرا محسن تھا، اب میں نے اسے اپنا استاد بھی تسلیم کرلیا تھا اور زیادہ ادب اور لحاظ کرنے لگی۔ نرمی اور انکساری سے بات کرتی۔ وہ کہتا یہاں اچھے لوگ کم اور برے زیادہ ہیں۔ جانتی نہیں ہو یہ اپنے ساتھ کام کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں بعد میں کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں۔ اگر سن لو تو دفتر آنا چھوڑ دو۔ میں دفتر آنا کیسے چھوڑ سکتی تھی۔ اتنی مشکل سے مجھے ملازمت ملی تھی، وہ بھی مرحوم والد کے ایک دوست کی سفارش پر مجھے اپنی بیوہ ماں، دو چھوٹی بہنوں اور ایک بھائی کی کفالت کرنی تھی جو ابھی اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ سجاد کی ہر ہدایت پر عمل کرتی رہتی۔ کسی سے دفتر میں بلاضرورت بات نہ کی۔ میری فطرت ہی نہ تھی غیر مردوں سے بلاوجہ باتیں کرنے یا فری ہونے کی۔ برانچ میں ایک اچھی اور نیک نام لڑکی جانی جانے لگی۔ کچھ دنوں سے محسوس کررہی تھی کہ آفس کی چھٹی کے بعد وہ سڑک پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ میں نے دیگر لڑکیوں کے ساتھ وین لگوا لی تھی۔ جب تک وین میں سوار نہ ہوجاتی، وہ وہاں کھڑا رہتا۔ ایک روز میری ساتھی لڑکی نے کہا۔ عتیقہ یہ سجاد کو کیا ہوگیا ہے، آدھ گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رہتا ہے۔ جب تک ہماری وین نہیں چل پڑتی، تب تک یہ اپنی گاڑی میں نہیں بیٹھتا۔ لگتا ہے جیسے یہ ہم لڑکیوں میں سے کسی کی نگرانی کرتا ہے۔ اس لڑکی کے اشارے پر بھی مجھ بے وقوف کی سمجھ میں نہ آیا کہ یہ میری نگرانی کرتا ہے۔ ایک روز امی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ میں نے چھٹی کرلی۔ دو روز بعد دفتر آئی تو اسے بے تاب پایا۔ پوچھا کیوں غیر حاضر تھیں امی بیمار ہیں۔ میں نے بتایا۔ کیا میں ان کی عیادت کے لئے تمہارے گھر آسکتا ہوں امی سے پوچھ کر بتائوں گی۔ میں نے جواب دیا۔ اگلے روز امی کے لئے پھر مجھے چھٹی کرنا پڑی۔ آفس ٹائم کے بعد وہ ہمارے گھر آگیا۔ میرا پتا اس نے میری آفس فائل سے نجانے کب نوٹ کرکے رکھا ہوا تھا۔ دروازے پر اسے کھڑا دیکھا تو حیران رہ گئی۔ کیا اندر آنے کو نہ کہو گی، اب اتنی تو بداخلاق نہیں ہو تم مجھے کہنا پڑا۔ آجایئے۔ تمہاری والدہ کی عیادت کرنے آیا ہوں، ان سے ملوائو۔ میں امی کے کمرے میں لے گئی۔ ان کے پاس کرسی پر بیٹھ کر سجاد نے باتیں شروع کردیں۔ باتوں کا وہ ماہر تھا، امی کو خوب اپنی باتوں سے لبھایا۔ آپ مجھے اپنا بیٹا سمجھئے۔ آپ کا بیٹا ابھی چھوٹا ہے۔ یہ میرا فون نمبر ہے۔ جب ضرورت پڑے، ڈاکٹر کے پاس جانا ہو، اسپتال جانا ہو، مجھے فون کردیجئے، حاضر ہوجائوں گا۔ امی اس کی باتوں سے کافی متاثر ہوئیں۔ میں نے چائے پلائی اور رخصت کیا۔ اس کے بعد یہ ہونے لگا کہ میں آفس میں اور وہ آفس ٹائم میں میرے گھر امی کے پاس بیٹھا دکھ سکھ کررہا ہوتا۔ ان سے باتیں کرکے ان کو شیشے میں اتار لیا۔ میں چھٹی کے بعد گھر پہنچتی۔ امی بتاتیں سجاد آیا تھا۔ یہ کیک لایا ہے، میری عیادت کے لئے چھٹی کرلی تھی اس نے حیرت سے میں تصویر بن جاتی۔ میں تو چھٹی نہیں کرتی۔ اسے میری ماں کی زیادہ فکر تھی کہ چھٹی کرکے آبیٹھتا تھا میری ماں کے پاس ایک روز اس نے اپنا مدعا بیان کر ہی دیا۔ والدہ سے میرا ہاتھ مانگ لیا وہ بھی میری غیر موجودگی میں وعدہ کیا کہ میرے بھائی کی نوکری لگوا دے گا۔ ہمارا مکان خستہ حال تھا، بینک سے لون لے کر دیا اور مرمت کے وقت مزدوروں کے ساتھ کھڑا رہا۔ والدہ اس کے بھرے میں آگئیں۔ مجھے سمجھاتیں۔ بہت شریف انسان ہے، رشتہ مانگ رہا ہے تمہارا عزت سے، تمہاری شادی کی یہی عمر ہے۔ کہیں عمر نہ نکل جائے۔ وعدہ کیا ہے کہ تم کو ملازمت سے منع نہیں کرے گا اور تنخواہ سے ایک پائی نہ لے گا۔ تم میرے پاس ہی رہو گی۔ ہر شرط ماننے کو تیار ہے بس تم ہاں کہہ دو۔ غرض امی نے میرا پیچھا پکڑ لیا، مجھے ہاں کہتے بنی۔ اس کی صرف ایک مجبوری تھی کہ بزرگوں کو نہیں لا سکتا تھا۔ دوستوں کو نکاح کے وقت لے آئوں گا، نکاح سادگی سے ہوگا۔ فی الحال بینک میں بھی ہم کسی کو نہ بتائیں گے کہ ہماری شادی ہوگئی ہے، الگ الگ رہیں گے، جب تک بھائی برسرروزگار نہیں ہوجاتا۔ ہم ماں، بیٹی بے وقوف یا حددرجہ سادہ دل تھے کہ گہرائی میں سوچا ہی نہیں کہ یہ آدمی شادی شدہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے میں کسی سے معلوم تو کرنا چاہئے وہ کیوں شادی کو اس قدر خفیہ رکھنے پر اصرار کررہا ہے۔ امی بیچاری زمانے کے چلتر کیا جانیں۔ ان کو تو بس اس بات کی پڑی تھی میری بیٹی کی جلد شادی ہوجائے، لڑکا بینک آفیسر ہے، خوبصورت اور مہذب ہے۔ اچھے خاندان کا لگتا ہے۔ ہر شرط پر راضی ہے، بیٹی بھی میرے ساتھ رہے گی۔ سجاد کو پیسے کا لالچ نہیں ہے۔ ہماری کفالت بھی کرتی رہے گی، مرد کا سہارا مل جائے گا۔ امی کے گھر پر نکاح خواں اور اپنے چار دوست لے آیا اور اس کا مجھ سے سادگی سے نکاح ہوگیا۔ واقعی اس نے مجھے ماں سے جدا نہ کیا، بہنوں کی شادیوں میں بھی مدد کی، بھائی کی نوکری لگوا دی لیکن امی کی وفات کے بعد بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں، پانچ بیٹوں کا باپ ہوں۔ تم کو عمر بھر گھر نہیں لے جاسکتا۔ شادی کو بھی زندگی بھر خفیہ رکھنا پڑے گا۔ اپنے شناختی کارڈ پر تم مسز سجاد کبھی نہ لکھ سکو گی اور نہ اپنے ب فارم میں، پہلی بیوی جو حشر میرا اور تمہارا کرے گی، تم سوچ بھی نہیں سکتیں۔ تم ہمیشہ اپنی ماں کے گھر پر رہو گی اور میں کبھی کبھی آیا کروں گا، وہ بھی دن میں رات کو کبھی یہاں نہیں رہوں گا۔ بیوی اس کی اجازت نہ دے گی۔ اسے شک میں نہیں ڈال سکتا۔ تمہاری ذمہ داریاں پوری ہوچکی ہیں، اب تم میری ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹائو گی۔ میرے لڑکوں کی تعلیم کا بہت خرچہ ہے، وہ مہنگے اداروں میں پڑھ رہے ہیں اور میں پانچ لڑکوں کی فیسیں نہیں دے سکتا۔ میرے تین لڑکوں کی فیسیں تم دو گی اور اپنا خرچہ بھی خود اٹھائو گی، کیونکہ میرے پاس اتنا پیسہ ہی نہیں ہوتا کہ اپنی دوائیں لے سکوں۔ اگر یہ سب منظور ہے تو میری بیوی رہو ورنہ آزادی کا پروانہ لے سکتی ہو۔ اس گھاگ شخص نے کتنی دور کی سوچی تھی، کیا زبردست منصوبہ بندی کی تھی۔ سجاد کے اس انکشاف پر میں حیران رہ گئی۔ بہت دکھ ہوا کہ کتنے دنوں تک مجھے دھوکے میں رکھا، جھوٹ بولتا رہا اور اب حقیقت آشکار کی ہے تو آزادی کا پروانہ دینے میں بھی نہیں ہچکچاہٹ میں ایک شریف لڑکی تھی۔ ہمارے خاندان میں کبھی کسی لڑکی نے طلاق نہیں لی تھی۔ طلاق لے کر کیا کرتی۔ اس نے اولاد پیدا نہ کی۔ کہا کہ میری اولاد ہے اور تم سے اولاد ہوگئی تو اپنے خاندان والوں اور بچوں پر ظاہر نہ کرسکوں گا۔ جب تمہیں بیوی ظاہر نہیں کرسکتا تو اولاد کو باپ کا نام کیونکر دے سکتا ہوں۔ دل پر ایک گھونسا سا لگا۔ سوچا کہ جو شخص اولاد پیدا کرنا نہیں چاہتا، وہ میرا کیسے ہوسکتا ہے لیکن اب طلاق لے کر بھی کیا کرتی۔ جیسی زندگی ملی، اسے قبول کرلیا۔ اس کے تین بچوں کی فیسیں دیتی رہی۔ سجاد کے تمام لڑکے پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوگئے، ان کی شادیاں ہوگئیں۔ وہ اپنی بیوی، بچوں، پوتے، پوتیوں میں گم ہوگیا اور میںاپنے گھر میں کسی سائے کی طرح گم ہوگئی۔ ریٹائر ہونے کے بعد بڑھاپے کی لاچار عمر میں چار دیواری میں قید ہر آہٹ پر انتظار کرتی ہوں۔ کبھی سجاد آجائے گا، دکھ سکھ پوچھے گا، مجھ بیمار کو ڈاکٹر کے پاس لے جائے گا مگر اس کو اپنوں سے فرصت نہیں ہے کیونکہ اس کا گھر، اس کا کنبہ تو مکمل ہے۔ بھائی امریکا چلا گیا، وہ بھی ہمیںبھول گیا ہے۔ بہنیں کبھی کبھی آجاتی ہیں تو لگتا ہے زندہ ہوں ورنہ جیتے جی مر چکی ہوں۔ ع فیصل آباد | null |
null | null | null | 85 | https://www.urduzone.net/haar-part1/ | اس کی مسکراہٹ بڑی معنی خیز تھی، جو اس کے ہونٹوں پر اس وقت ابھری تھی جب وہ اپنی پرانے ماڈل کی گاڑی سے اتر کے اپنے سامنے کھڑی پانچ منزلہ شاندار عمارت کو سر اٹھا کے چند ثانیے تک دیکھتا رہا۔ دل میں اسے اپنے کلائنٹ کی امارت کا اندازہ ہوا۔ یہ اس کے کام کا پہلا اصول تھا کہ اسامی موٹی ہونی چاہئے تاکہ کام کا مزہ آئے۔ ہوں تو گویا ہارون شاہ کا دفتر پانچ منزلوں پر محیط ہے گڈ وہ ہولے سے بڑبڑایا اور شیشے کے گیٹ کے نزدیک پہنچا تو ایک وردی پوش محافظ نے فوراً شیشے کا دروازہ کھول دیا۔ اندر قدم رکھتے ہی واک تھرو گیٹ تھا۔ وہاں بائیں ہاتھ پر ایک میز اور ایک کرسی دھری تھی۔ یہاں دو وردی پوش افراد کھڑے تھے۔ ان میں ایک خاتون تھی۔ اسی نے ہی شعیب رضا کو واک تھرو گیٹ سے گزرتے ہی روک کر پوچھا۔ ایکسیوزمی سر آپ کو کس سے ملنا ہے مجھے سیٹھ ہارون شاہ سے ملنا ہے۔ اس نے جواب دیا۔ اوکے ویل کم آپ ففتھ فلور پر چلے جائیں۔ لفٹ سامنے ہے۔ اس خوبصورت خاتون نے پیشہ ورانہ خوش خلقی سے سامنے لفٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اور شعیب شکریہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ اس کے سامنے دو لفٹ تھیں۔ اس کے سیدھے ہاتھ والی لفٹ کا دروازہ کھلا اور وہ اس میں داخل ہوگیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد وہ آخری منزل پر تھا۔ سیٹھ ہارون شاہ کا آفس اسی منزل پر واقع تھا اور وہاں کی شان و شوکت اور ماحول کچھ ایسی تمکنت اور رعب و دبدے والا تھا کہ آدمی خواہ مخواہ احساس کمتری میں مبتلا ہوجائے۔ اگرچہ سیٹھ ہارون جائز اور قانونی کاروبار کرتا تھا لیکن ہوسکتا ہے کہ شان و شوکت کا اظہار کامیاب کاروبار کا اہم پہلو ہو۔ شعیب کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوا۔ وہ استقبالیہ پر پہنچا تو حسین خدوخال کی ایک نازک اندام لڑکی نے سحر انگیز مسکراہٹ سے اس کا استقبال کیا۔ وہ غیر ملکی لگتی تھی۔ اس طرح کے ہائی فائی دفتروں میں غیر ملکی لڑکیاں رکھنا بھی ایک عام چلن ہو چلا تھا۔ اسی طرح یہاں کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی بیشتر اسٹاف میں غیر ملکی لڑکیاں دیکھنے کو ملتی تھیں۔ شعیب نے محسوس کیا کہ اس میں ایک مثالی ریسپشنسٹ ہونے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ آپ کس سے ملنا چاہتے ہیں لڑکی نے سوال کیا۔ شعیب اس کی آواز کی نغمگی میں ڈوب گیا۔ اس کا اندازتکلم انتہائی پرکشش تھا۔ میں آپ کے باس سے ملنا چاہتا ہوں۔ شعیب نے پروقار انداز میں کہا۔ لڑکی نے فوراً انٹرکام پر رابطہ کیا اور ذرا دیر بعد شگفتہ لہجے میں بولی۔ پلیز آپ اندر چلے جایئے۔ اسی وقت ایک وجیہ نوجوان رہنمائی کے لئے آموجود ہوا اور شعیب اس کی معیت میں سیٹھ ہارون شاہ کے شاندار دفتر میں داخل ہوگیا۔ وہ ادھیڑ عمر کا گول مٹول اور با رعب شخص تھا۔ اس کی وسیع میز پر کئی رنگ برنگے ٹیلیفون موجود تھے اور ہر لمحہ کسی نہ کسی کا بزر چیخ رہا تھا۔ اس کے قریب ہی تیکھے نقوش والی ایک حسین لڑکی بیٹھی ہوئی تھی۔ اس کی عمر پچیس برس سے زیادہ نہیں ہوگی تاہم چہرے کے نقوش اور ماہرانہ میک اَپ نے اسے اٹھارہ برس کی بنا دیا تھا۔ وہ بیزاری سے سیٹھ ہارون کی حرکات کو دیکھ رہی تھی۔ اس کے چہرے سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ شدید بوریت کا شکار ہے۔ سیٹھ ہارون نے شعیب کو خوش آمدید کہنے کے لئے اٹھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، البتہ سر کو خفیف انداز میں پذیرائی کے طور پر ہلایا۔ میں پرائیویٹ سراغرساں شعیب رضا ہوں۔ اس نے اپنا تعارف کرایا اور آگے بولا۔ غالباً فون پر آپ ہی نے مجھ سے رابطہ قائم کیا تھا جی تشریف رکھئے۔ سیٹھ ہارون کی آواز میں تحکمانہ انکساری تھی۔ میں آج کل ایک مسئلے سے دوچار ہوں۔ بلاتکلف فرمایئے، رازداری میرے پیشے کا اہم ترین جزو ہے۔ خوب ذرا یہ بتایئے کوئی چیز تلاش کرنے میں آپ کتنا وقت لیں گے یہ بات تو چیز اور حالات پر منحصر ہے۔ شعیب نے جواب دیا۔ بہتر ہوگا کہ آپ مجھے تفصیلات سے آگاہ کردیجئے۔ تفصیلات کوئی خاص نہیں ہیں۔ وہ قریب بیٹھی عورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا۔ میری بیگم کا ہار چوری ہوگیا ہے۔ کیا زیادہ قیمتی تھا خاصا قیمتی تھا۔ سیٹھ ہارون نے بتایا۔ وہ ہار بیگم کی خواہش پر ایک فرانسیسی بیوہ سے میں نے پچاس ہزار ڈالر میں خریدا تھا اور اس کی موجودہ مالیت ایک کروڑ روپے سے کسی طرح کم نہیں ہوگی۔ ہار کن حالات میں چوری ہوا حالات بہت پراسرار ہیں، مسٹر شعیب سمجھ میں نہیں آتا کہ سمجھ میں نہ آنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ بیگم ہارون نے غصیلے انداز میں شوہر کی بات کاٹ دی۔ اس حرافہ کے سوا یہ اور کسی کی حرکت نہیں ہوسکتی۔ شعیب فوراً بیگم ہارون کی طرف متوجہ ہوگیا۔ آپ کسی خاتون کا ذکر کررہی ہیں شاید شاید نہیں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میرا ہار ان کی چہیتی سیکرٹری نے چرایا ہے۔ اس نے بارہا اسے للچائی ہوئی نظروں سے دیکھا تھا۔ اس کی نیت پہلے ہی دن سے خراب ہوگئی تھی۔ مگر بیگم تم نے ہار کی گمشدگی کے بارے میں جن حالات کا ذکر کیا تھا وہ ڈرامہ بھی ہوسکتا ہے۔ بیگم ہارون نے تند لہجے میں کہا۔ میں بچی نہیں ہوں سیٹھ صاحب شعیب نے اندازہ کرلیا کہ ادھیڑ عمر شوہر نوجوان بیوی سے بہت ڈرتا ہے، اس نے بیگم ہارون سے درخواست کی۔ براہ کرم وہ واقعہ بیان کیجئے، جن حالات میں ہار گم ہوا۔ خواہ وہ ڈرامہ ہی کیوں نہ رہا ہو۔ میں ایک تقریب میں شرکت کی تیاری کررہی تھی۔ بیگم ہارون بتانے لگی۔ ہار اس وقت میرے ہاتھ میں تھا اور میں گلے میں ڈالنے کا ارادہ کررہی تھی کہ اچانک الماری کے عقب سے ایک مردانہ ہاتھ برآمد ہوا۔ اس کا رنگ سیاہ تھا غالباً اس نے چیک کی قمیض پہن رکھی تھی اور جسم پر کوٹ بھی موجود تھا کیونکہ آستین سے یہی ظاہر ہوتا تھا۔ اس خوفناک ہاتھ نے اس قدر سختی سے میرا ہاتھ پکڑا کہ تکلیف کے باعث ہار چھوٹ کر فرش پر گر پڑا۔ اس کے بعد کیا ہوا، مجھے نہیں معلوم دہشت کے باعث میں نیم بے ہوش ہوگئی تھی۔ ہاتھ کے علاوہ جسم کا کوئی اور حصہ آپ کو دکھائی نہیں دیا نہیں وہ پوری طرح میرے سامنے نہیں آیا، صرف ہاتھ دیکھ سکی تھی میں بازو تک سیکرٹری اس وقت کہاں تھی روزی میرے کمرے میں موجود تھی۔ اس وقت وہ ہار کی بے حد تعریف کررہی تھی اور حریص نظروں سے اسے گھورے جارہی تھی۔ روزی سے آپ کی مراد کہیں روزینہ تو نہیں شعیب نے کسی خیال کے تحت کہا مگر بیگم ہارون خاموش رہی۔ شعیب نے کچھ سوچ کر اگلا سوال کیا۔ اس بار تخاطب سیٹھ ہارون تھا۔ کیا روزی کی رہائش آپ کے یہاں ہے نہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں رہتی۔ سیٹھ ہارون نظریں چرا کر بولا۔ کبھی کبھار دفتری امور کے سلسلے میں گھر آجاتی ہے۔ بیگم ہارون نے قہر آلود نگاہوں سے شوہر کی طرف دیکھا۔ وہ بغلیں جھانکنے لگا۔ پھر دھیمے لہجے میں بولا۔ بیگم آپ خواہ مخواہ خاموش رہئے جی آپ بیگم ہارون نے شوہر کو جھڑکا۔ آخر آپ اس کی حمایت پر کیوں تلے ہوئے ہیں اور اگر وہ چور نہیں ہے تو اس روز فرار کیوں ہوگئی وہ فرار ہوچکی ہے آئی مین ابھی تک روزی مفرور ہے ہاں آج وہ دفتر نہیں آئی۔ مجھے تو گہری چال معلوم ہوتی ہے۔ وہ شوہر کی طرف مشکوک نظروں سے دیکھنے لگی۔ یہ کب کا واقعہ ہے شعیب نے پوچھا۔ کل شام کا۔ جواب ملا۔ شعیب، سیٹھ ہارون سے مخاطب ہوکر بولا۔ میرے خیال میں آپ کو اپنی سیکرٹری پر شبہ نہیں ہے۔ کیا کوئی اور شخص ہے جسے آپ اپنی نگاہ میں مشکوک تصور کرتے ہوں سیٹھ ہارون چند لمحے توقف کے بعد بولا۔ میں اسے فرشتہ قرار نہیں دے رہا، لیکن مجھے اپنے لڑکے پر زیادہ شک ہے۔ لڑکے پر شعیب چونک کر سیٹھ ہارون کی طرف دیکھنے لگا۔ اس کی کوئی خاص وجہ اسی روز فاخر نے مجھ سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اور آپ نے اسے رقم دینے سے انکار کردیا تھا ہاں وہ آپ کے کاروبار میں شریک نہیں ہے میں نے اسے عاق کردیا ہے۔ معاف کیجئے گا۔ یہ ذاتی سوال ہے۔ شعیب نے محتاط لہجے میں کہا۔ عاق کرنے کا کوئی خاص سبب اس سوال پر سیٹھ ہارون کے چہرے پر رنج و الم کے آثار نمایاں ہوگئے۔ پھر وہ اداس لہجے میں بولا۔ ہوسکتا ہے میری تربیت میں کوئی کمی رہ گئی ہو۔ وہ بداطوار اور نافرمان نکلا۔ شراب اور ہر قسم کی غلط روی اس کی فطرت بن چکی ہے۔ وہ ہر وقت نشے میں دھت آوارہ گردی اور بازاری عورتوں میں غرق رہتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے کاروبار اس کے سپرد کردیا تھا لیکن جلد ہی مجھے معلوم ہوگیا کہ اگر کاروبار کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں رہی تو میری زندگی بھر کی محنت ٹھکانے لگ جائے گی۔ مجھے افسوس ہے۔ شعیب نے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آپ کے خیال میں اس نے مایوس ہوکر ضرورتاً اور انتقاماً ہار اڑایا ہے میں کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتا۔ سیٹھ ہارون نے جواب دیا۔ یہ سب کچھ معلوم کرنا آپ کا کام ہے۔ یقینا شعیب نے اپنے سر کو اثبات میں جنبش دی۔ ذرا یہ بتایئے کہ ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق تھا کن دونوں کا میرا مطلب ہے آپ کا بیٹا فاخر اور آپ کی سیکرٹری مس روزی ہاں کبھی کبھار انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ روزی کا پتا تو ریکارڈ میں ضرور موجود ہوگا اس کا سابقہ پتا فائل میں موجود ہے۔ سیٹھ ہارون نے کہا۔ لیکن ایک ہفتہ قبل اس نے اپنی رہائش تبدیل کرلی تھی۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ اس کا نیا مکان کہاں ہے۔ فاخر سے کہاں رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے وہ میرے پاس نہیں رہتا۔ سیٹھ ہارون نے جواب دیا۔ بس مجھے اتنا معلوم ہے کہ سٹی اسکوائر کے ایک فلیٹ میں اس نے رہائش اختیار کررکھی ہے۔ روزی کو آپ کے یہاں سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرتے کتنا عرصہ ہوا ہے لگ بھگ ڈھائی ماہ آپ نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی میں نے مناسب نہیں سمجھا۔ سیٹھ ہارون نے جواب دیا۔ ورنہ آپ کو زحمت کیوں دی جاتی۔ دراصل مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میری ذات سے کوئی اسکینڈل وابستہ ہو۔ میں کاروباری آدمی ہوں، اس طرح میری ساکھ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بالکل شعیب نے تائیداً کہا۔ آپ کے پاس روزی کی کوئی تصویر ہوگی ہاں لیکن اسے تو ہزاروں میں شناخت کیا جاسکتا ہے۔ کیسے اس کے بال گہرے برائون، اسٹائلش اور منفرد قسم کے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے سیٹھ ہارون نے جیب سے ایک پاسپورٹ سائز تصویر نکال کر شعیب کی طرف بڑھا دی۔ وہ بہت غور سے تصویر دیکھنے لگا۔ بلاشبہ اس کے بال مختلف اور اسٹائلش تھے جو بہت کم ملکی خواتین کے ہوتے ہیں، البتہ چہرے کے نقوش مشرقی تھے مگر بالوں کی خاصیت سے وہ نیم یورپین معلوم ہوتی تھی۔ مجھے فاخر کی تصویر بھی درکار ہوگی۔ شعیب نے فوٹو جیب میں رکھتے ہوئے کہا۔ مل جائے گی لیکن مجھے اپنے ناخلف بیٹے کی ضرورت نہیں ہے۔ میری طرف سے وہ جہنم میں جائے۔ بیگم ہارون جو بہت دیر سے خاموش بیٹھی تھی، اچانک بولی۔ مسٹر شعیب آپ صرف روزی کو تلاش کیجئے۔ میں پورے وثوق سے کہتی ہوں کہ ہار اسی کے پاس ہے۔ بہت خوب شعیب نے اثبات میں سر ہلایا۔ میں دونوں کو تلاش کروں گا۔ میرا خیال یہی ہے کہ ہار فاخر اور روزی کے درمیان موجود ہے۔ سیٹھ ہارون نے فاخر کی تصویر بھی اس کی طرف بڑھا دی۔ شعیب نے دیکھا وہ ایک وجیہ نوجوان تھا۔ اس کی شخصیت عورتوں کے لئے بے پناہ کشش انگیز تھی۔ میں کیا توقع رکھوں بیگم ہارون نے پوچھا۔ وہ گمشدہ ہار آپ کب تک تلاش کرلیں گے اس سلسلے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ شعیب نے جواب دیا۔ چند گھنٹوں میں بھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ چند روز یا چند ہفتے بھی لگ سکتے ہیں، تاہم میری کوشش یہی ہوگی کہ کیس کو جلد ازجلد نمٹا دوں۔ ٹھیک ہے۔ سیٹھ ہارون نے کہا۔ اگر آپ نے ہار تلاش کرلیا تو میں پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کردوں گا۔ شکریہ لیکن میں کسی قسم کی گارنٹی نہیں دیتا۔ وہ متانت سے بولا۔ البتہ میں اپنی فیس کا نصف ایڈوانس لیتا ہوں۔ اخراجات اس کے علاوہ ہوں گے جو کلائنٹ کے ذمے سیٹھ ہارون نے اس کی طرف دیکھا اور پھر چیک کاٹتے ہوئے بولا۔ تین لاکھ کا چیک ہے۔ پچاس ہزار برائے اخراجات شعیب نے شکریئے کے ساتھ چیک جیب میں رکھا اور رخصت ہوگیا۔ ٭ ٭ ٭ شعیب اپنے دفتر میں بہت دیر تک کیس کے تانے بانے بنتا رہا۔ آخر اس نے ایک خاکہ ترتیب دیا۔ سیٹھ ہارون ایک کروڑ پتی شخص ہے، جو ایک حسین عورت کا زن مرید شوہر ہے۔ اس نے برائون بالوں والی ایک خوبصورت سیکرٹری رکھی ہوئی تھی اور بیگم ہارون فطری طور پر اس سے حددرجہ رقابت رکھتی ہوگی اور اسے راستے سے ہٹانے کی متمنی ہوگی، چنانچہ اس نے ایک ڈرامہ رچایا یا فرضی واقعے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے اس نے سیکرٹری کو اغوا کرا دیا، کیونکہ اس کی گمشدگی بھی خالی ازعلت نہیں ہے۔ یہ ایک خیال تھا۔ دوسرا خیال اس نے ان خطوط پر قائم کیا۔ فاخر اور سیکرٹری روزی ایک دوسرے کے شناسا تھے جیسا کہ اکثر انہیں یکجا دیکھا جاتا ہے۔ ظاہر ہے ان دونوں کے درمیان کوئی تعلق ضرور ہوگا۔ یہ تعلق معنی خیز بھی ہوسکتا ہے اور اس بنیاد پر بھی ہوسکتا ہے کہ ہار اڑا لینے کے بعد اس میں برابر کی حصے داری ہو۔ وہ سوچنے لگا۔ ہوسکتا ہے فاخر نے کسی اشتراک کے بغیر اپنے طور پر یہ کام کیا ہو۔ اسے رقم کی ضرورت تھی اور گھر میں اس کی آمدورفت پر کوئی پابندی بھی نہیں تھی۔ چنانچہ اس نے ایک پراسرار ڈرامہ رچایا اور ہار غائب کردیا۔ دوسری جانب روزی بھی اس پوزیشن میں ہے کہ کسی مدد و تعاون کے بغیر چوری کرسکے۔ مگر وہ ڈرامہ نہیں رچا سکتی تھی۔ شعیب نے جس قدر غور کیا، کیس کے نئے نئے پہلو ابھر کر سامنے آنے لگے۔ تاہم فاخر اور روزی نمایاں تھے۔ اس نے سب سے پہلے فاخر کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔ سٹی اسکوائر اسے یاد تھا لیکن کارروائی وہ خفیہ طور پر کرنا چاہتا تھا۔ اس لئے رات کا وقت مقرر کیا۔ ٭ ٭ ٭ رات کے دو بجے وہ سٹی اسکوائر کی پہلی منزل پر فاخر کے فلیٹ کے دروازے پر تھا۔ یہ دیکھ کر اسے تعجب ہوا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ اندر ایک بلب روشن تھا اور یہ اس بات کی علامت تھی کہ فاخر ابھی تک جاگ رہا ہے۔ ایک سراغرساں کے لئے یہ معلوم کرنا ضروری تھا کہ اس کا مطلوبہ شخص رات کے دو بجے کس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہے لہٰذا اس نے خود کو پوشیدہ رکھتے ہوئے احتیاط سے اندر جھانک کر دیکھا اور دوسرے ہی لمحے اچھل پڑا۔ کمرہ بھائیں بھائیں کررہا تھا اور دیوار کی جانب کائوچ اور نیچے فرش پر خون ہی خون نظر آرہا تھا۔ خون تازہ تھا اور یہ ظاہر ہوتا تھا کہ کچھ دیر قبل یہاں کسی کو قتل کیا گیا ہے۔ شعیب سوچنے لگا۔ آیا فاخر قتل ہوا ہے یا وہ خود اپنے اپارٹمنٹ میں کسی کو قتل کرکے فرار ہوگیا ہے۔ معاً اس کے ذہن میں ایک اور خیال ابھرا۔ اس نے سوچا ممکن ہے کہ کچھ اور لوگ بھی ہار سے دلچسپی رکھتے ہوں اور انہیں کسی طرح یہ بات معلوم ہوگئی ہو کہ موتیوں کا وہ قیمتی ہار فاخر کے قبضے میں ہے لہٰذا یہاں پہنچ کر انہوں نے فاخر کو قتل کردیا اور ہار لے اڑے۔ مگر اس نے سوچا ایسا ہوا بھی ہے تو پھر کسی نہ کسی کی لاش کو یہاں ہونا چاہئے تھا، وہ کدھر ہے لاش کا عدم وجود ایک تعجب خیز بات تھی۔ شعیب کے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ اندر کے حالات کا جائزہ لے، ممکن ہے لاش کہیں چھپا دی گئی ہو یا قاتل ابھی تک اپارٹمنٹ میں چھپا بیٹھا ہو۔ مگر ساتھ ہی اس خطرے اور قانونی ذمہ داری کا احساس بھی ہوا کہ یہ قتل کا کیس ہے اور کوئی کارروائی کئے بغیر پولیس کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ اگر اس کی موجودگی میں پولیس آگئی تو وہ مفت میں دھر لیا جائے گا۔ یوں بھی علاقے کا انچارج انسپکٹر زمان خان اس کا جانی دشمن تھا اور اسے زک پہنچانے کی فکر میں لگا رہتا تھا۔ لہٰذا اس نے یہی مناسب سمجھا کہ ایک گمنام کال کرکے پولیس کو اس واردات کی اطلاع دے دے اور خود رفوچکر ہوجائے۔ یہ سوچ کر وہ نیچے آگیا اور کسی ٹیلیفون بوتھ کی تلاش میں چل پڑا۔ وہ اپنا نمبر استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا۔ رات کے پرہول سناٹے میں ایک پبلک بوتھ ویران پڑا تھا۔ شعیب نے مطلوبہ سکے ڈال کر پولیس اسٹیشن رنگ کیا اور پہلی ہی گھنٹی پر جواب آیا۔ یس انسپکٹر طفیل اسپیکنگ۔ طفیل کا نام سن کر شعیب رضا حیران ہوا اور پھر دوسرے ہی لمحے اس کے چہرے پر مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ طفیل نہ صرف اس کا کلاس فیلو تھا بلکہ جگری دوست تھا اور ایک مضافاتی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا، جبکہ مقامی تھانے کا چارج اس کے حریف انسپکٹر زمان خان کے پاس تھا، چنانچہ اس نے پرجوش لہجے میں کہا۔ ہیلو طفیل تم یہاں کیسے اوہ شعیب بول رہے ہو طفیل اس کی آواز پہچان کر پرمسرت لہجے میں بولا۔ بھئی میرا یہاں ٹرانسفر ہوگیا ہے۔ آج ہی چارج لیا ہے۔ خوب مگر یہ زمان خان کہاں گیا وہ سسپنڈ ہوگیا ہے۔ کیوں ایسا کیسے ہوا ایک پولیس افسر پر دو صورتوں میں عتاب نازل ہوتا ہے۔ فرض ناشناسی اور رشوت طفیل نے جواب دیا۔ گویا اس نے لمبا ہاتھ مارا تھا شعیب بولا۔ مجھے تفصیلات کا علم نہیں، مگر تم رات کے تین بجے کسی آسیب کی مانند کہاں سے بول رہے ہو یار ایک قتل ہوگیا ہے۔ تم سے کیا بات کرتے ہو۔ شعیب پریشان ہوکر بولا۔ بولو مذاق کررہا تھا۔ کون اور کس کا قتل ہوا ہے انسپکٹر طفیل ہنسا۔ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ پورے کمرے میں خون پھیلا ہوا ہے۔ کیا مطلب لاش موجود نہیں ہے نہیں شعیب نے جواب دیا۔ اوہ طفیل چونکا اور آگے مستفسر ہوا۔ تمہیں اس واردات کا کیسے علم ہوا میں ایک کیس کے سلسلے میں سٹی اسکوائر آیا تھا۔ شعیب بتانے لگا۔ مجھے موتیوں کے ایک ہار کی تلاش ہے اور اس سلسلے میں فاخر نامی ایک نوجوان اور ڈارک برائون بالوں والی ایک لڑکی مطلوب ہے۔ کیا جائے واردات اس ڈارک برائون بالوں والی لڑکی کی رہائشگاہ ہے طفیل نے سوال کیا۔ نہیں شعیب نے بتایا۔ وہ سیٹھ ہارون کے عاق شدہ بیٹے فاخر کا اپارٹمنٹ ہے۔ اس کا لڑکی سے کیا تعلق ہے سوال ہوا۔ وہ اس کی دوست سمجھی جاسکتی ہے۔ تمہارے خیال میں یہ قتل مسروقہ ہار کے سلسلے میں ہوا ہے حالات سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔ موتیوں کا ہار کس کی ملکیت ہے وہ بیگم ہارون کا تھا اور نہایت پراسرار حالات میں غائب ہوا ہے۔ پراسرار حالات سے تمہاری کیا مراد ہے حماقت شعیب نے جل کر کہا۔ بھلے آدمی مزید سوالات بعد میں فون پر اس قسم کی گفتگو مناسب نہیں ہے۔ تم کہاں سے فون کررہے ہو سٹی اسکوائر اسٹریٹ کے ایک ٹیلیفون بوتھ سے جو قریب ہی واقع ہے۔ اوکے میں فوراً پہنچ رہا ہوں، تم وہیں ٹھہرو۔ طفیل نے کہا۔ ٭ ٭ ٭ انسپکٹر طفیل اپنی سرکاری جیپ میں جلد ہی مقررہ مقام پر پہنچ گیا۔ شعیب اسی کا منتظر تھا۔ انہوں نے مزید گفتگو سے احتراز کیا اور تیزی سے سٹی اسکوائر کی طرف چل دیئے۔ سیڑھیاں عبور کرکے وہ اوپر پہنچے تو دروازہ حسب سابق کھلا ہوا تھا۔ وہ اندر داخل ہوئے۔ نشست گاہ اور فرش پر خون پھیلا ہوا تھا اور کمرے کی فضا میں عجیب سی بو رچی ہوئی تھی۔ عجیب واردات ہے۔ طفیل نے متجسس انداز میں کہا۔ قاتل کا پتا ہے، نہ ہی مقتول کا اتنی جلدی ناامید کیوں ہوتے ہو، ابھی رنگِ آسمان اور بھی ہیں۔ کہتے ہوئے شعیب نے متلاشی نظروں سے اِدھر اُدھر دیکھا اور بولا۔ ممکن ہے لاش چھپا دی گئی ہو یا قاتل خود پوشیدہ ہو، لہٰذا ہم پورے اپارٹمنٹ کا جائزہ لیں گے۔ ہوسکتا ہے موتیوں کا ہار کہیں سے دستیاب ہوجائے۔ ناممکن طفیل فیصلہ کن لہجے میں بولا۔ حالات بتاتے ہیں کہ یہاں لاش موجود ہے، نہ قاتل اور نہ ہی موتیوں کا مسروقہ ہار ٹھیک ہے۔ شعیب نے کہا۔ مگر جائے واردات کو ہم کس طرح نظرانداز کرسکتے ہیں۔ پھر ایک سرسری نظر جائزہ لینے میں حرج ہی کیا ہے۔ کوئی مضائقہ نہیں۔ طفیل نے جواب دیا۔ تم تلاشی لو، میں دروازے پر ٹھہرتا ہوں۔ شعیب نے کمرے، کچن، باتھ روم، الماریاں اور دیگر جگہیں چھان ماریں لیکن کہیں کسی ذی روح کا وجود نہیں ملا۔ دراصل خود وہ طفیل کے خیال سے متفق تھا لیکن شک رفع کرنا بہرحال ضروری تھا۔ میرا خیال غلط نہیں تھا۔ طفیل فخریہ لہجے میں بولا۔ وہ اتنا بے وقوف نہیں ہوگا کہ قتل جیسا سنگین جرم کرنے کے بعد پولیس کے انتظار میں یہاں بیٹھا رہے اور موتیوں کا ہار بھی چھوڑ جائے۔ ویسے کیس پیچیدہ ہے۔ داخل دفتر کردو۔ شعیب نے چوٹ کی۔ تم پولیس والوں کی سمجھ میں جب کوئی بات نہیں آتی تو یہی طریقہ اختیار کرتے ہو۔ بکواس مت کرو۔ طفیل ہنس کر بولا۔ مجھے ذرا سیٹھ ہارون کے لڑکے کے بارے میں تفصیل سے بتائو، شاید کوئی کڑی ہاتھ آجائے۔ اس کا نام فاخر ہے اور یہ اسی کی رہائشگاہ ہے۔ شعیب نے بتایا۔ وہ ایک سرمایہ دار کا بگڑا ہوا اوباش لڑکا ہے، جسے باپ نے عاق کردیا ہے اور یہ کہ سیٹھ ہارون کو اسی پر شک ہے۔ اس حساب سے تو وہی قاتل قرار پاتا ہے۔ طفیل نے سوچتے ہوئے کہا۔ بشرطیکہ اس اپارٹمنٹ میں کوئی قتل ہوا ہو۔ تمہارے خیال میں یہاں کسی جانور کو ذبح کیا گیا ہے اس بات کا بھی امکان ہے۔ طفیل بولا۔ ممکن ہے کسی مقصد کے تحت پولیس کو غلط راہ پر ڈالنے کے لئے واردات کے مصنوعی حالات پیدا کردیئے گئے ہوں۔ فضول بات شعیب نے جھنجھلا کر کہا۔ تم خواہ مخواہ واقعات کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کررہے ہو۔ اس طرح اصل راستے سے ہٹ جائو گے۔ اصل راستہ کون سا ہے طفیل نے پوچھا۔ فاخر کو تلاش کیا جائے۔ شعیب نے جواب دیا۔ کیونکہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی کو قتل کرکے فرار ہوگیا ہے۔ اور اگر خود اسی کا قتل ہوگیا ہو تو تو اس کی لاش دستیاب ہوگی۔ شعیب نے فوراً جواب دیا۔ ایک مفروضہ ہے، غلط بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد کوئی اور نظریہ قائم کریں گے۔ غیر واضح اور مبہم کیس کی بنیاد مفروضوں اور نظریوں پر ہی قائم کی جاتی ہے۔ فلسفہ مت بگھارو طفیل نے منہ بنا کر کہا۔ کیا سیٹھ ہارون، فاخر کا متبادل پتا یا ٹھکانہ بتا سکتا ہے نہیں وہ اپنے بیٹے سے مکمل قطع تعلق کرچکا ہے، البتہ اس فلور کے دیگر افراد اس سلسلے میں ضرور کچھ جانتے ہوں گے۔ ٹھیک ہے۔ طفیل نے تائید کی۔ ہم باری باری سب سے معلومات حاصل کریں گے اور ضرورت پڑی تو باقاعدہ بیان لیا جائے گا۔ تم برابر والے دروازے پر دستک دو۔ دروازے پر کال بیل کا سوئچ موجود تھا اور جواد مرزا کے نام کی تختی لگی ہوئی تھی، مگر اس گھر کے مکین شاید تمام غموں سے آزاد ہوکر سوئے تھے۔ اندر گھنٹی کا بزر چیخ رہا تھا اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی تھی۔ آخر بڑی دیر بعد ایک فربہ اندام عورت نے دروازہ کھولا۔ اس کے چہرے پر دہشت کے آثار امڈ آئے۔ ایک پولیس انسپکٹر کو وردی میں اپنے دروازے پر دیکھ کر وہ پریشان ہوگئی اور خوف زدہ لہجے میں بولی۔ آ آپ کیا چاہتے ہیں خاتون ہم بے وقت آپ کو تکلیف دینے کے لئے معذرت چاہتے ہیں۔ شعیب نے کہا۔ دراصل برابر والے فلیٹ میں قتل ہوگیا ہے۔ ہم اسی سلسلے میں کچھ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ قق قتل عورت کا چہرہ سفید پڑگیا۔ ہہ ہہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہم کچھ نہیں جانتے۔ یقیناً آپ صحیح کہہ رہی ہوں گی اور ہم بھی آپ کو قاتل نہیں سمجھ رہے۔ بس آپ ہمارے چند سوالوں کے جواب دے دیجئے۔ ذرا اس اپارٹمنٹ تک چلنا ہوگا، جہاں قتل ہوا ہے۔ نن نہیں بھلا میں وہاں کیوں جائوں ہائے اللہ یہ کیسی مصیبت پڑگئی وہ عورت ہذیانی انداز میں چیخی اور دونوں ہاتھوں سے سر تھامے ہوئے فرش پر بیٹھ گئی۔ وہ بہت خوف زدہ ہوگئی تھی اور بے ہوش ہونے کی تیاری میں تھی۔ تب ہی طفیل نے اسے تسلی دی اور کہا۔ پریشان نہ ہوں خاتون ہماری موجودگی میں آپ کو کوئی گزند نہیں پہنچے گی۔ میں وہاں نہیں جاسکتی۔ وہ کانپنے لگی اور بے ڈھنگے انداز میں تیزی سے اندر چلی گئی۔ کچھ دیر بعد ایک شریف صورت شخص مضطرب الحال چہرے کے ساتھ باہر آیا۔ اللہ نے خوب جوڑی ملائی تھی، کیونکہ وہ جسامت میں عورت سے بھی ڈبل تھا اور غالباً اس کا شوہر تھا۔ کون قتل ہوگیا ہے اس نے مرتعش سی آواز میں پوچھا۔ ابھی کچھ واضح نہیں۔ طفیل نے کہا۔ بہت سا خون البتہ کمرے میں موجود ہے۔ ہم آپ سے مسٹر فاخر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کون فاخر آپ کا پڑوسی، جس کے اپارٹمنٹ میں قتل ہوا ہے۔ وہ بڑا پراسرار آدمی ہے۔ جواد مرزا نے بتایا۔ اس نے آج تک کسی سے ربط و ضبط بڑھانے کی کوشش نہیں کی بلکہ میں اس کی صورت سے صحیح طور پر آشنا بھی نہیں ہوں۔ وہ اکثر رات گئے گھر لوٹتا ہے اور صبح دیر تک سوتا رہتا ہے اور کسی وقت خاموشی سے نکل جاتا ہے۔ کیا اس کے ساتھ اور کسی کو بھی دیکھا گیا ہے ہاں جواد مرزا نے اپنا سر اثبات میں ہلایا۔ اس کے ساتھ کبھی کبھی دوچار آدمیوں کو دیکھا گیا ہے۔ شکل و صورت سے وہ لوگ اچھے معلوم نہیں ہوتے۔ اس رات خوب غل غپاڑہ مچتا ہے۔ شاید وہ لوگ جوا کھیلتے ہیں اور شراب پیتے ہیں۔ آپ نے کبھی پولیس کو مطلع کرکے ان کی شکایت نہیں کی سب لوگ اس سے خوف زدہ ہیں۔ کوئی مفت میں مصیبت مول لیتا ہے اس کے ساتھ کوئی عورت بھی دیکھی گئی ہے جی ہاں یہاں اکثر عورتیں آتی رہتی ہیں اور میرے خیال میں ان کا شرفا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ کسی گہرے بھورے بالوں والی لڑکی کو اس کے ساتھ دیکھا گیا ہے بھورے بالوں والی جواد مرزا کچھ سوچنے لگا۔ پھر بولا۔ میں نے غور نہیں کیا کبھی۔ آج میرا مطلب ہے، گزشتہ روز کوئی عورت تنہا فاخر کے ساتھ یہاں آئی تھی مجھے معلوم نہیں۔ اس نے جواب دیا۔ آپ معمول کے مطابق روزانہ کس وقت گھر پہنچ جاتے ہیں میں صبح آٹھ بجے دکان کھولتا ہوں اور تقریباً رات کے نو بجے تک گھر آجاتا ہوں۔ کس چیز کی دکان ہے آپ کی جوتوں کی اس نے بتایا۔ آج رات جب آپ گھر پہنچے تو فاخر کا اپارٹمنٹ کا دروازہ بند تھا یا کھلا ہوا اس کا دروازہ ہمیشہ بند ہی رہتا ہے لیکن رات میں ڈیڑھ بجے گھر پہنچا تھا۔ شعیب نے محسوس کیا کہ یہ انکشاف کرکے وہ متفکر ہوگیا ہے۔ اس نے فوراً پوچھا۔ دیر سے آنے کی کوئی خاص وجہ میں ایک دوست کے گھر تقریب میں مدعو تھا۔ تقریب سے نمٹ کر جب رات ڈیڑھ بجے آپ گھر آئے تو کوئی غیر معمولی بات محسوس کی غیر معمولی جواد چونک سا گیا۔ جی نہیں سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ طفیل کو اندازہ ہوا کہ وہ کچھ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ چنانچہ ذرا سخت لہجے میں بولا۔ دیکھئے مسٹر آپ کے لئے ضروری ہوگا کہ جو جانتے ہیں، من و عن بیان کر دیں۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے یہ آپ کا فرض ہے۔ آپ کا خیال درست ہے۔ بالآخر جواد مرزا نے ایک گہری سانس خارج کرتے ہوئے جواب دیا۔ میں اپنے فرض کو بخوبی سمجھتا ہوں لیکن ہم کاروباری لوگ الجھن میں پڑنا پسند نہیں کرتے۔ وہ بہت خطرناک آدمی ہے، انسپکٹر صاحب اس کے علاوہ روزانہ عدالت کے چکر لگانے میں کاروبار ہی ٹھپ ہوکر رہ جائے گا۔ عدالت میں آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ طفیل نے حوصلہ دیا۔ اگر آپ کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم کوشش کریں گے کہ صرف ایک دن بلایا جائے اور اسی دن فارغ کردیا جائے۔ اب بتایئے آپ اس سلسلے میں ہماری کیا مدد کرسکتے ہیں جواد مرزا نے اب بھی جواب دینے میں جلدی نہیں کی۔ چند لمحوں بعد اس نے ایک گہری سانس خارج کی اور دھیمے مگر قدرے خوف زدہ سے لہجے میں بولا۔ میں ایک اور ڈیڑھ بجے کے درمیان واپس آیا تھا۔ سیڑھیاں چڑھنے لگا تو ایک شخص بہت تیزی کے ساتھ زینہ اترتا ہوا نظر آیا۔ وہ بیک وقت کئی کئی سیڑھیاں پھلانگ رہا تھا۔ وہ گھبراہٹ میں بڑے زور سے میرے ساتھ ٹکرایا اور پھر وہ رکا بھی نہیں اور اتنی عجلت میں تھا کہ میں ٹھیک طرح اس کی شکل بھی نہ دیکھ سکا، تاہم قدو قامت میں وہ فاخر کے مماثل تھا۔ گویا آپ کے خیال میں وہ فاخر تھا شعیب نے اسے کریدا۔ وثوق سے تو نہیں کہہ سکتا۔ ممکن ہے وہی ہو۔ اس کے بعد طفیل نے بیان جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس وقت فاخر کے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ جواد مرزا بتانے لگا۔ میرے لئے یہ انتہائی حیرت کی بات تھی، کیونکہ اس سے پیشتر دروازہ ہمیشہ بند رہتا تھا۔ میں اس وقت بہت گھبرایا ہوا تھا۔ سوچا خاموشی سے گھر میں داخل ہوجائوں اور اس معاملے میں ٹانگ پھنسانے کی کوشش نہ کروں، لیکن تجسس نے میرے اندر سر ابھارا اور میں اندر جھانک کر دیکھنے لگا۔ آپ نے وہاں کیا دیکھا طفیل نے خاصی بے صبری سے پوچھا۔ کمرے کے اندر بلب روشن تھا۔ جواد مرزا کے لہجے میں مزید خوف جھلکنے لگا تھا۔ اور دیوار کے قریب کائوچ پر ایک نوجوان لڑکی کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ یہ ہولناک منظر دیکھ کر مجھ پر دہشت طاری ہوگئی۔ میں لڑکھڑاتے قدموں واپس آگیا۔ اس وقت میری حالت بہت ابتر تھی۔ جسم پسینے میں شرابور تھا اور دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی تھیں۔ میں نے کانپتے ہاتھوں سے اپنے دروازے کی گھنٹی کا بٹن دبا دیا۔ لیکن کئی بار بٹن پش کرنے کے باوجود دروازہ نہیں کھلا، جبکہ میری بیوی پہلی ہی گھنٹی پر دروازہ کھول دیا کرتی تھی۔ آخر میں نے آواز دی تو اس کا فوری جواب آیا جیسے وہ دروازے سے لگی کھڑی ہو۔ اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں اور دہشت سے برا حال تھا۔ مجھے اندر گھسیٹتے ہوئے لہجے میں بولی۔ جلدی کرو شاید کسی اپارٹمنٹ میں ڈاکو گھسے ہوئے ہیں۔ تمہیں کیسے معلوم ہوا میں نے پوچھا۔ تھوڑی دیر پہلے ایک عورت کے چیخنے کی آواز آئی تھی۔ وہ سرگوشی میں بولی۔ پھر بھاری قدموں کی آوازیں سنائی دیں، اس کے بعد سناٹا چھا گیا۔ میں سمجھ گیا وہ اس عورت کی بات کررہی ہے جس کی لاش میں کمرے میں دیکھ چکا تھا۔ قتل ہونے سے پہلے یقیناً وہ چیخی ہوگی، تاہم اس خیال سے کہ بیوی مزید خوف زدہ نہ ہو، قتل کی واردات کا ذکر میں نے اپنی بیوی سے کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ آپ نے مقتولہ کا چہرہ دیکھا تھا شعیب نے سوال کیا۔ اس کا چہرہ دوسری جانب تھا۔ جواد مرزا بولا۔ اور مجھ میں اتنا حوصلہ نہ تھا کہ لاش کو قریب سے جاکر دیکھتا۔ ذرا سوچ کر بتایئے مقتولہ کے بال کیسے تھے کیسے سے کیا مراد میں بالوں کے رنگ کی بات کررہا ہوں۔ اس کے بال غالباً ڈارک برائون تھے۔ اگر آپ کو تصویر دکھائی جائے تو آپ پہچان لیں گے عرض کیا نا، میں اس کا چہرہ واضح طور پر نہیں دیکھ سکا تھا۔ بہرحال ذرا غور سے اس تصویر کو دیکھیں، شاید کوئی اندازہ ہوسکے۔ کہتے ہوئے شعیب نے روزی کی تصویر اس کی طرف بڑھا دی۔ جواد مرزا تصویر دیکھنے لگا۔ اس کے چہرے پر الجھن کے آثار گڈمڈ ہونے لگے۔ طفیل اور شعیب کی دھڑکتی نظریں اس کے بشرے پر اٹک کر رہ گئی تھیں۔ چند لمحوں بعد وہ بولا۔ میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ممکن ہے یہی ہو یا نہ ہو۔ بہت بہت شکریہ شعیب نے کہا۔ آپ نے مفید معلومات فراہم کی ہیں۔ اب آرام کیجئے، کسی وقت ضرورت پڑی تو ایک بار پھر زحمت دی جائے گی۔ جواد مرزا فوراً اندر چلا گیا اور طفیل، شعیب کے کاندھے پر ہاتھ مار کر بولا۔ لیجئے جناب اس بات کا فیصلہ تو ہوگیا کہ ایک اور دو بجے کے درمیان فاخر کے اپارٹمنٹ میں قتل ہوا۔ قتل ہونے والی نوجوان لڑکی تھی، اس کے بال برائون تھے اور اس کی لاش غائب کردی گئی ہے۔ قاتل کے بارے میں کیا کہتے ہو شعیب نے ہنس کر پوچھا۔ فاخر کے سوا اور کون قاتل ہوسکتا ہے طفیل نے جواب دیا، پھر فوراً ہی بولا۔ لیکن اس میں شک ہے کہ مقتولہ سیٹھ ہارون کی سیکرٹری روزی تھی، جبکہ جواد مرزا اس کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ اس نے لڑکی کا چہرہ دیکھا ہی نہ تھا، تصدیق کس طرح کرتا۔ شعیب نے کہا۔ لیکن اس نے یہ ضرور کہا ہے کہ لڑکی کے بال برائون تھے اور یہ شناخت اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ وہ عورت روزی ہی ہوسکتی ہے۔ شعیب کی بات سن کر طفیل کچھ سوچنے لگا۔ پھر اچانک اس کے ذہن میں ایک بات آئی۔ وہ بولا۔ تمہارا خیال ہے کہ روزی اور فاخر نے مل کر موتیوں کا ہار اڑا لیا اور معاملہ نصف شراکت داری پر طے ہوا۔ ہار قبضے میں آنے کے بعد روزی، فاخر کے ساتھ اس کے اپارٹمنٹ میں آگئی۔ ممکن ہے وہ یہاں سے فرار کا منصوبہ بنا رہے ہوں، مگر فاخر کی نیت میں فتور آگیا اور بلاشرکت غیرے اس قیمتی ہار پر قابض ہونے کی خواہش پیدا ہوئی۔ یوں اس نے روزی کو قتل کردیا، اس کی لاش کو ٹھکانے لگایا اور ہار لے کر چلتا بنا۔ بالکل ٹھیک سوچا ہے تم نے شعیب نے کہا۔ لیکن یہ کوئی حتمی بات نہیں ہے، حالات بدل بھی سکتے ہیں۔ ان نکات پر بعد میں غور کریں گے، پہلے اس منزل کے دیگر مکینوں کا بیان لے لو، ہوسکتا ہے اس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے۔ جواد مرزا کے بیان کے بعد ہی ہمیں حقیقت کا سراغ ملا ہے بلکہ کم و بیش آدھا کیس نمٹ گیا ہے اور ایک چشم دید گواہ بھی مل گیا ہے۔ ممکن ہے ان میں سے کوئی قاتل سے مکمل واقفیت رکھتا ہو اور اس کے دوستوں یا متبادل ٹھکانوں سے واقف ہو۔ طفیل نے دوسرے اپارٹمنٹ کی کال بیل پر انگلی رکھ دی، لیکن یہاں بھی کافی دیر تک دروازہ نہیں کھلا۔ آخر جھنجھلا کر کال بیل کے بٹن پر مستقل انگلی رکھ دی اور اندر مسلسل بیل کی آواز گونجنے لگی۔ کچھ دیر بعد اندر کھٹ پٹ کی آوازیں سنائی دیں اور دروازہ کھل گیا۔ وہ دونوں چونک پڑے اور متحیر نظروں سے سامنے دیکھنے لگے۔ وہ سترہ اٹھارہ برس کی ایک خوبصورت لڑکی تھی اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 86 | https://www.urduzone.net/khouf-zada-rahti-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | جب میں چھوٹی سی تھی تو اماں کہتی تھیں کہ یہ میری ننھی پری ہے۔ میرے دل کی ٹھنڈک اور آنکھوں کا نور ہے۔ کبھی اسے خود سے جدا نہ کروں گی۔ بچپن کا لااُبالی دور تھا، پلک جھپکتے گزر گیا اور میں دیکھتے دیکھتے سروقد ہوگئی۔ بچپن میں لوگ مجھے معمولی صورت کی کہتے تھے لیکن ایسا رنگ روپ نکلا کہ آئینہ بھی مجھے دیکھ کر روشن ہوجاتا۔ ماں کہتی گھر سے باہر مت نکلا کرو، زمانہ خراب ہے اور تمہاری صورت لاکھوں میں ایک ہے۔ اللہ نہ کرے کوئی بدنظر تجھ پر پڑے۔ تب میں سوچتی تھی یہ مائیں بھی عجیب ہوتی ہیں۔ ان کے دل میں اولاد کے لیے پیار کا ایسا سمندر ہوتا ہے کہ اولاد بدشکل بھی ہو تو ان کو خوبصورت لگتی ہے۔ میں مگر بدشکل نہ تھی۔ خالہ بھی کہتی تھیں کشمالہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ خالہ کی مجھ پر بچپن سے نظر تھی۔ حالانکہ ان کا بیٹا خالد ایک نکما لڑکا تھا۔ وہ مجھے بہو بنانا چاہتی تھیں اور امی ان کو تسلیاں دیتی رہتی تھیں۔ ہاں ہاں کیوں نہیں تم ہی کو دوں گی مگر تمہارے لڑکے کا روزگار لگے تب نا۔ خالد کے برسرروزگار ہوتے ہی اس کی شادی کردیں گے۔ بے چارہ خالد کند ذہن تھا۔ ماں نے بڑی کوشش کی کہ پڑھ لکھ جائے۔ وہ میٹرک سے آگے نہ پڑھ سکا۔ تب باپ نے اپنے ایک دوست کی بیکری پر ملازم کرا دیا۔ اس کا کام مٹھائی تول کر گاہکوں کو دینا تھا۔ صبح سے شام تک وہ یہی کام کرتا تھا۔ کام اس کے لیے آسان تھا مگر رات کو تھک کر چور ہوجاتا کیونکہ بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی کم نہیں ہوتی، وہ بھی تمام وقت کھڑے رہنا پڑتا تھا۔ وہ مجھ پر مرتا تھا۔ روز ماں کہتی تھی اگر کام نہ کرو گے تو کشمالہ کو ہم کیونکر دلہن بنا کر گھر لائیں گے۔ اس کی ماں نے یہی شرط رکھی ہے کہ خالد برسر روزگار ہوگا تو لڑکی دوں گی۔ خالد کو بیکری کی ملازمت کرتے چار ماہ گزرے تھے کہ کسی باعث ہڑتال ہوگئی اور لوگ جلدی جلدی دکانیں بند کرنے لگے۔ بیکری کا مالک ابھی گھر سے نہیں آیا تھا۔ خالد نے اسے فون کیا کہ نہ جانے کیا ہوا ہے کہ لوگ جلد جلد دکانیں بند کررہے ہیں، شٹر گرا رہے ہیں، آپ کا کیا حکم ہے۔ مالک نے کہا میں راستے میں ہوں بس پانچ منٹ میں پہنچ رہا ہوں تب تک تم کام کو جلدی جلدی سمیٹ لو۔ میں آکر دکان کو تالا لگا دوں گا۔ ابھی خالد نے فون بند کیا ہی تھا کہ دو افراد دکان میں گھس آئے، بولے ابھی تک تمہاری بیکری کھلی ہوئی ہے، کیا دیکھا نہیں کہ اردگرد کی سب دکانیں بند ہوگئی ہیں۔ چلو جلدی نکلو اور ہاں جو کیش ہے ہمارے حوالے کردو خالد گھبرا گیا۔ اس نے کہا کیش کی چابی تو مالک کے پاس ہوتی ہے۔ صبح کا ٹائم ہے، میرے پاس چند گاہک آئے ہیں اور کیش منیجر نے لیا ہے آپ اس سے لے لیں۔ مالک ابھی آتے ہی ہوں گے بس پانچ منٹ میں ہم دکان بند کئے دیتے ہیں۔ بکواس مت کرو، انہوں نے پستول تان لیا۔ ایک منیجر کی طرف لپکا۔ منیجر سے جانے کیا بات ہوئی کہ ٹھاہ کی آواز آئی اور وہ بے چارا ڈھیر ہوگیا۔ جونہی ایک نے گولی چلائی دوسرے نے بھی چلا دی جس نے خالد کو نشانے پر لے رکھا تھا۔ بے چارا میرا خالہ زاد ایک سے دوسری سانس نہ لے سکا اور اسی دم اللہ کو پیارا ہوگیا۔ اس کی میت آگئی۔ خالہ کے گھر کہرام برپا تھا۔ سب ہی افسوس کررہے تھے کہ نادان لڑکے نے ان لوگوں سے کیوں بحث کی، فوراً دکان بند کردینی چاہیے تھی۔ منیجر نے بھی بے وقوفی میں جان گنوا دی۔ ہر کوئی باتیں کررہا تھا لیکن خالہ کو ان باتوں سے کچھ سروکار نہ تھا وہ بے ہوش تھیں اور کوئی بے ہوش کیا کسی کی آواز سن سکتا ہے۔ گھائو کتنا ہی گہرا ہو، وقت اسے مندمل کر دیتا ہے۔ خالہ کو صبر بنا چارہ نہ تھا۔ امی کو بھی صبر آگیا۔ اب مرحوم بھانجے کو بھلا کر انہیں میری شادی کی فکر لگ گئی۔ وہ جو کہتی تھیں کہ ہر گز اپنی اس ننھی پری کو خود سے جدا نہ کروں گی، خالد کے جانے کے بعد مجھے خود سے جدا کرنے کو بے قرار رہنے لگیں۔ بیٹی، اللہ دے تو ان کی اتنی محبت مائوں کے دل میں نہ ڈالے کہ جدائی کے خیال سے راتوں کی نیند اڑ جائے۔ لیکن وقت پر اچھا رشتہ نہ ملے تب بھی مائوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں یہ عجب دستور ہے زمانے کا۔ اماں رات دن دعا کرتی تھیں یا اللہ کشمالہ کے لیے کوئی اچھا سا رشتہ بھیج دے۔ میری بیٹی کو ایسا گھر دینا کہ کسی چیز کی کمی نہ ہو، پیار کرنے والا شوہر ہو، خوشیوں بھری زندگی بسر کرے۔ ماں کی دعا قبول ہوگئی۔ ایک رشتہ آگیا۔ لڑکا پائلٹ تھا۔ وہ امیر لوگ تھے۔ ان کا کوئی مطالبہ نہ تھا۔ صرف شریف گھرانے کی خوبصورت اور نیک طینت لڑکی درکار تھی۔ قیصر کی والدہ مجھے دیکھنے آئیں پہلی نظر میں پسند کرلیا۔ امی نے خالہ سے صلاح کی، وہ بولیں ہاں کردو۔ آخر کشمالہ کو بیاہنا ہے۔ میری قسمت میں نہ تھی اب ساری عمر تو بن بیاہی نہیں رہے گی۔ امی نے کہا، تم ساتھ چلو ان کی کچھ چھان بین کرلیں۔ چھان بین کرنے میں کہیں یہ اچھا رشتہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ بس اللہ پر بھروسہ کرکے ان لوگوں کوہاں کہہ دو۔ ایسے رشتے بار بار نہیں آتے۔ خالہ کی آشیرباد ملتے ہی والدہ نے ہاں کہہ دی اور میں سہاگن بن کر قیصر کے گھر آگئی۔ قیصر میرے تصور سے بڑھ کر نکلے۔ محبت کرنے والے، میرا ہر طرح سے خیال رکھنے والے، میں خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین عورت سمجھنے لگی۔ اس گھر میں کسی شے کی کمی نہ تھی، ہر سکھ تھا۔ ساس اور نند بھی اچھی تھیں۔ خواہ مخواہ مجھ سے نہ الجھتی تھیں۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ دیور تھا۔ دیور کا رشتہ بھابھی سے پیارکا ہوتا ہے۔ وہ چھوٹے بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں۔ لیکن میرا دیور کچھ مختلف طبیعت کا تھا۔ پہلے ہی دن مجھے وہ عجیب سا لگا۔ بال الجھے ہوئے اپنے آپ سے بے نیاز۔ اس نے میرے آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور نہ کوئی ڈھنگ کی بات کی۔ دور سے سلام کیا اور گھر سے باہر چلا گیا۔ تین دن تک دوبارہ اس کی صورت نہ دیکھی۔ میں سمجھی کوئی ایسی ڈیوٹی کرتا ہوگا کہ روز گھر نہ آسکتا ہوگا۔ ساس اور نند سے پوچھا۔ قیصر سے پوچھا۔ شہباز کیا کام کرتا ہے۔ بولے کوئی کام نہیں کرتا۔ پھر دنوں کہاں رہتا۔ بولے نہیں معلوم تم اس کے بارے میں زیادہ سوالات نہ کیا کرو۔ وہ جہاں بھی رہے، جب آئے جائے، یہ اماں کا معاملہ ہے تمہیں اس کے بارے تجسس میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شوہر کے منہ سے ایسا کسیلا جواب سن کر خاموش ہوگئی۔ دوبارہ کچھ پوچھنے یا شہباز کے بارے میں بات کرنے کی مجھ کو جرأت نہ ہوئی۔ جب کوئی اپنے گھر کا فرد لاتعلق، بے خبر سا لاپروا ہو صرف کھانا کھانے تک گھر والوں سے غرض رکھے، کئی کئی دن غائب ہوجائے، تب تجسس تو ہوتا ہے۔ ساس سے بالآخر پوچھ ہی لیا۔ شہباز کہاں چلے جاتے ہیں۔ وقت پر کھانا بھی نہیں کھاتے، تب انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا تو میں نے سمجھ لیا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ ایک گھر میں رہتے ہوئے حالات چھپ نہیں سکتے۔ تبھی ایک روز یہ راز فاش ہوگیا۔ ایک رات شہباز نشے میں دھت گھر آگیا اور ماں سے جھگڑنے لگا۔ میرے شوہر دوڑے گئے اور انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کمرے میں بند کرکے سلا دیا۔ اور باہر سے تالا لگا کر ماں سے کہا اب صبح کھولنا۔ شہباز نے غالباً زیادہ نشہ کر لیا تھا کہ وہ رات بھر بے خبر سوتا رہا اور دوسرے روز دوپہر کو اپنے کمرے سے باہر آیا تو اس کی آنکھیں سوجی ہوئی اور سرخ تھیں۔ چہرہ سنولا گیا تھا اور ہونٹ سیاہ ہوچکے تھے۔ تمام کہانی سمجھ میں آگئی۔ وہ شراب تو کبھی کبھی پیتا تھا مگر چرس کا عادی تھا اور روز چرس پیتا تھا اسی لیے دوستوں کے پاس سو رہتا۔ شروع میں ماں اور بھائی نے بہت سمجھایا۔ چاہا کہ نشہ نہ کرے اور سیدھی راہ پر آجائے مگر بدقسمتی اس کا مقدر بن چکی تھی۔ سیدھی راہ پر نہ آسکا اور نشے کا عادی ہوگیا۔ تب مایوس ہوکر گھر والوں نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا۔ یہ گھرانہ ہر لحاظ سے اچھا تھا بلکہ آئیڈیل تھا۔ سب لوگ اچھے تھے اور میرے شوہر تو فرشتہ صفت تھے۔ لیکن برے وقت نے شہباز کی صورت میں اس خوبصورت چمن میں ایک جھاڑ کا کانٹا بودیا تھا جس سے الجھنے میں اپنا ہی دامن تار تار ہوتا تھا۔ مجھے شہباز کا دکھ تو تھا مگر میں تو بھابھی تھی۔ جب ماں، بہن، بھائی نے سہ لیا تو میرے افسوس میں رہنے سے کیا ہوتا۔ مجھے اپنے شوہر سے غرض تھی، جنہوں نے اتنا پیار دیا کہ پھر کسی کے پیارکی حاجت نہ رہی۔ امی جان کی محبت کو بھی بھلا بیٹھی۔ قیصر کہتے تھے تم ہو ہی پیار کے لائق تمہیں اللہ نے ایسی صورت دی ہے کہ نظر نہیں ٹکتی چودہویں کا چاند ہو تم ان کی زبان سے اپنی تعریف سنتی تو پھولے نہیں سماتی تھی۔ زندگی کی حقیقی خوشیاں شادی کے بعد جو ملیں تو اور بھی نکھر گئی۔ نند کی شادی ہوچکی تھی۔ گھر میں ساس تھی یا میں۔ بہت جلد احساس ہوگیا کہ میرا دیور اچھا انسان نہیں ہے۔ جب کبھی وہ مجھ پر نظر ڈالتا میرے اندر ایک خوف کی لہر دوڑ جاتی۔ مجھے اس کی نشے میں ڈوبی آنکھوں سے بہت خوف آتا تھا۔ شہباز جب بھی چڑھا کر گھر میں قدم رکھتا۔ سارے گھر میں ایک عجیب سی ناگوار بو پھیل جاتی۔ میں جلدی سے اپنے کمرے میں چلی جاتی اور دروازہ بند کرلیتی۔ اس حالت میں مجھے اس کا گھر میں آنا بے حد ناگوار گزرنے لگا مگر ساس کے ڈر سے ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکال سکتی تھی۔ جانتی تھی کہ نشہ کرنے والے بیٹے کو بھی وہ اتنا ہی چاہتی ہیں جتنا دوسرے بچوں کو۔ اللہ کی قدرت یہ ممتا بھی عجیب چیز ہے۔ کبھی کبھی شہباز ترنگ میں ہوتا تو ساس سے لاڈ کرنے لگتا۔ ماں کے ساتھ ہنسی مذاق یا پھر ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ جاتا، کہتا۔ ماں میرے بالوں میں ہاتھ پھیرو مجھے سکون ملتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ مجھ سے بھی اب بات کرنے لگا۔ کبھی بڑے پیار سے کہتا۔ بھابھی آج اچھی سی چائے بنا دو۔ بہت دنوں سے اچھی چائے نہیں پی ہے۔ یوں تو دیور بھابھیوں سے محبت کرتے ہیں۔ ایسی فرمائشیں بھی کرتے ہیں مگر میں شہباز سے ڈرنے لگی تھی۔ اس کا انداز مجھے خوفزدہ کرتا تھا اس کی بے باک نظروں کی تاب نہ لاکر اس کی باتوں کو سنی ان سنی کرکے اپنے کمرے میں چلی جاتی تھی۔ شادی کو چار ماہ ہوچکے تھے۔ میکے آئی تو امی نے پوچھا، بیٹی سب لوگ اچھے ہیں نا بے اختیار منہ سے نکل گیا ہاں ماں سب ہی اچھے ہیں، بس ایک کے سوا۔ کیا مطلب وہ کون ہے شہباز وہ نشہ کرتا ہے۔ مجھے اس سے خوف آتا ہے جب نشہ میں نہیں ہوتا۔ ادب سے بات کرتا ہے۔ نظریں جھکائے رکھتا ہے یا پھر بات کرتا ہی نہیں۔ لیکن کبھی کبھی جب اس کی آنکھیں لال ہوتی ہیں اور منہ سے بو محسوس ہوتی ہے تو اس کے دیکھنے کا انداز بدل جاتا ہے۔ ایسی بات سوچنا بھی نہیں بیٹی دیور بھابھیوں سے پیار کرتے ہیں۔ یہ مقدس رشتہ ہوتا ہے۔ ہاں ماں کبھی اس کی نظریں مجھ پر ٹک جاتی ہیں بلکہ میرے زیورات پر میں نے اپنے سونے کی چین اور جھمکے اتار کر رکھ دیے ہیں۔ کلائیوں سے چوڑیاں قیصر نہیں اتارنے دیتے۔ کہتے ہیں تم سہاگن ہو چوڑیاں نہیں اتارنا۔ مجھے تمہاری کلائی میں سونے کی چوڑیاں اچھی لگتی ہیں۔ کیا وہ تمہاری چوڑیوں کو تاکتا ہے۔ ہاں ماں کبھی کبھی مجھے یوں لگتا ہے کہ وہ میری چوڑیوں کو تاک رہا ہے۔ پتا نہیں کلائیوں کو دیکھتا ہے یا چوڑیوں کو۔ سمجھ میں نہیں آتا کچھ بھی ہو۔ بس جب وہ گھر میں ہوتا ہے مجھے اچھا نہیں لگتا۔ بے چینی سی محسوس کرتی ہوں۔ قیصر تو فرشتہ سیرت ہیں لیکن جب وہ گھر سے جاتے ہیں جی گھبرانے لگتا ہے۔ ساس تمہارا خیال رکھتی ہے تو پھر کیا بات ہے کشمالہ آج کل کے ماحول میں نوجوان نشے میں پڑتے جارہے ہیں۔ گھر والے بے چارے کیا کریں۔ اب اسے گھر سے تو نہیں نکال سکتے۔ ورنہ پھٹے حالوں کسی دن فٹ پاتھ پر پڑا ملے گا۔ اسی کارن تمہاری ساس اس کو سنبھالے ہوئے ہے، بیٹا ہے اس کا بے چاری کیا کرے۔ اماں کی بات ٹھیک تھی۔ زندگی میں کبھی ایسا آدمی دیکھا نہ تھا، تبھی ڈر گئی تھی۔ ورنہ شہباز کسی سے کچھ کہتا نہ تھا۔ خاص طور پر مجھ سے تو زیادہ تر دور ہی رہتا تھا۔ لگتا تھا اس سے ڈرنا بس میرا اپنا وہم ہے۔ ایک روز امی جان ملنے آئیں تو میں خوش ہوگئی کہا۔ امی اچھا ہوا آپ آگئیں۔ مجھے آج بڑا ڈر لگ رہا تھا۔ کس سے گھر میں تو کوئی نہیں ہے۔ ہاں قیصر ڈیوٹی پر گئے ہیں اور ساس اپنی بہن کے گھر ہیں۔ میں آج اکیلی ہوں۔ بیٹی تو پھر ڈرنا کیسا یہ تمہارا اپنا گھر ہے۔ یہاں تمہیں اکیلے بھی رہنا پڑے گا۔ کیا شہباز گھر پر ہے نہیں وہ تو دو دن سے نہیں آیا۔ ساس شام تک آجائیں گی یہی کہہ کر گئی تھیں، تب تک آپ رکیے میرے ساتھ۔ قیصر کی ڈیوٹی لمبی ہے وہ آئیں گے چار دن بعد۔ اس بار ان کی ڈیوٹی انٹرنیشنل فلائٹ پر لگی ہے میں تنہا ہوئی اور شہباز آگیا تو کیسی باتیں کرتی ہو کشمالہ وہم کو دل سے نکال دو۔ میں سارا دن تو تمہارے گھر نہیں بیٹھ سکتی۔ چھ سات ماہ ہوچکے ہیں تمہاری شادی کو۔ اس نے آج تک تو تم سے کچھ نہیں کہا ہے تو آئندہ کیوں کہے گا۔ خاطر جمع رکھو اگر اتنا ہی خوف آتا ہے ایک نشئی ہونے کے ناتے تو پھر وہ آئے دروازہ مت کھولنا۔ جب تک تمہاری ساس گھر لوٹ کر نہ آجائیں۔ امی چلی گئیں۔ شہباز نہیں آیا۔ شام کو میری ساس گھر لوٹ آئیں تو میری جان میں جان آگئی، جانے کیوں مجھے وہم ہوگیا تھا کہ میرے ساتھ کچھ برا ہونے والا ہے۔ جب دو روز بعد ساس دوبارہ بہن کی طرف جانے لگیں تو میں نے کہا ماں جی آپ مت جائیں مجھے اکیلے گھر میں ڈر لگتا ہے۔ کس سے ڈر لگتا ہے بھئی، وہ بولیں۔ جنوں بھوتوں کا وہم کرتی ہو کیا نہیں ماں جی ویسے ہی۔ تو کیا، میں کہیں نہ جائوں، گھر میں قید ہو کر رہ جائوں۔ آپا بیمار ہیں، اسپتال میں داخل ہیں۔ بیٹی میرا جانا ضروری ہے۔ مجھے شہباز سے ڈر لگتا ہے، ان کو بالآخر بتانا ہی پڑا۔ ان کی تیوریوں پر بل پڑ گئے۔ کان کھول کر سن لو بہو، میں ہر بات برداشت کرسکتی ہوں مگر یہ برداشت نہیں کرسکتی تم میرے لخت جگر پر کوئی الزام دھرو یہ اس کا بھی گھر ہے اور اس نے یہیں رہنا ہے۔ اس قسم کی باتیں کرکے کبھی بھائیوں کو آپس میں جدا کرنے کی کوشش مت کرنا ورنہ شہباز تاریکیوں میں ڈوب جائے گا۔ یہ کہہ کر وہ سر پر چادر ڈال کر چلی گئیں۔ اس روز شہباز دوپہر کو آگیا۔ میں نے در نہ کھولا۔ وہ دستک دے دے کر چلا گیا۔ شام کو اس نے ماں سے شکایت کی کہ میں نے بہت دیر تک در بجایا کسی نے نہیں کھولا۔ مجھے سخت بھوک لگی تھی۔ گھر کے اندر کیوں نہیں آنے دیا مجھے۔ یہ سنتے ہی ساس آگ بگولہ ہوگئیں، مجھے سخت برا بھلا کہا۔ تنبیہ کی، خبردار آئندہ ایسی حرکت کی تو گھر سے باہر کردوں گی۔ میرا بیٹا بھوکا پیاسا آیا اور تم نے در نہ کھولا۔ غضب خدا کا غرض ایسا جھگڑا کیا کہ میں لرز گئی۔ اس بار قیصر چھ ماہ کی ٹریننگ پر چلے گئے تھے۔ ساس نے میکے میں جاکر رہنے کی اجازت نہ دی۔ ایک روز ماں جی بیٹی سے ملنے حیدرآباد چلی گئیں اور میری امی کو فون کردیا کہ بیٹی کے پاس چکر لگا لینا۔ میں ایک روز بعد آئوں گی۔ ماں جی کے جاتے ہی شہباز آگیا۔ آج ساس کے ڈر سے میں نے درکھول دیا۔ اس کی نظر میری کلائیوں پر پڑی تو وہیں ٹھہر گئی۔ میں نے سونے کی چوڑیاں پہن رکھی تھیں ان کو دیکھ کر شہباز کی نگاہوں میں ایسی چمک جگمگائی جو پہلے کبھی نہ دیکھی تھی۔ اس نے کھانا مانگا میں نے کچن سے گرم کرکے لا کر دے دیا۔ ٹرے اس کے سامنے رکھی تو فوراً میرا ہاتھ پکڑ لیا اور بولا بھابھی، آپ کی چوڑیاں بہت خوبصورت ہیں۔ یہ میں لے لوں۔ میں حیرت اور خوف سے اسے دیکھنے لگی۔ ڈریئے نہیں، بھابھی ماں کی جگہ ہوتی ہے۔ میں آپ کو ماں جیسا ہی سمجھتا ہوں۔ امی گھر پر نہیں ہیں اور مجھے سخت ضرورت آپڑی ہے۔ اگر امی سے اس وقت جو بھی مانگتا حوالے کردیتیں، بات ہی کچھ ایسی ہے۔ پولیس پیچھے لگی ہے ابھی جاکر ان کو رقم نہ دی تو جیل جانا پڑے گا۔ میری اچھی بھابھی، اماں نے ہی یہ چوڑیاں بری میں دی تھیں نا ایسی اور آجائیں گی۔ ابھی انکار مت کرنا۔ میری جان پر بنی ہے۔ میرا اندیشہ درست تھا۔ اس کی نظروں سے خوف، اس سے ڈرنا میری چھٹی حس جو کہتی تھی وہ ہوگیا۔ عافیت اسی میں جانی کہ چوڑیاں اتار کر حوالے کردوں۔ نہ کرتی تو کیا پتا کیا کر گزرتا۔ چوڑیاں بچانے کے بجائے جان بچانا زیادہ عقل مندی تھی۔ میں نے خاموشی سے اتارکر اس کے حوالے کردیں۔ اس نے کھانا بھی نہ کھایا اور گھرسے چلا گیا۔ اللہ جانے کیا معاملہ تھا۔ واقعی اس کی جان پر بنی تھی یا بہانہ تھا نشے کے لیے ۔ ہوسکتا ہے جوا کھیلتا ہو۔ مجھے کچھ معلوم نہ تھا۔ لیکن اس کے گھر سے نکلتے ہی میں نے دروازے کی کنڈی چڑھالی اور اپنے بیڈ روم میں جاکر لیٹ گئی دعا کرنے لگی دوبارہ نہ بجے۔ ایک گھنٹہ بے سدھ پڑی رہی، در پر دستک ہوئی۔ پہلے سوچا در نہیں کھولوں گی خواہ کوئی ہو۔ گمان ہوا اگر قیصر آئے ہوں تو تبھی اٹھ کر گئی۔ پوچھا کون ہے۔ جواب ملا۔ میں ہوں تمہاری ماں۔ در کھولو کشمالہ۔ میرے مردہ تن میں جان پڑ گئی۔ اور میں نے ترنت در کھول دیا۔ اس وقت مجھے اس ہستی کی جس قدر ضرورت تھی اس سے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔ وہ اندر آگئیں تو ان کے گلے لگ کر رونے لگی۔ امی گھبرا گئیں۔ پوچھا کیا ہوا ہے بیٹی کیوں رو رہی ہو۔ امی اچھا ہوا آپ آگئیں ورنہ میں تو مرنے لگی تھی۔ ان کو سارا حال بتایا۔ بولیں صبر کرو تمہاری ساس آجائے تو بات کرتی ہوں۔ ایک نشئی گھر میں ہے اور بہو کو اکیلا چھوڑ کر چلی جاتی ہیں کیا بیٹے کے کرتوت جانتی نہیں۔ شام کو ساس کا فون آگیا۔ پوچھا خیریت ہے سب کیا قیصر آگیا۔ میرے بجائے امی نے بات کی قیصر تو نہیں آیا شہباز آیا تھا تمہاری بہو کی کلائی سے چوڑیاں اتار کر لے گیا ہے۔ اچھا میں آتی ہوں، ابھی روانہ ہورہی ہوں تب تک آپ رکیے کشمالہ کے پاس اور اس بات کا ذکر کسی سے مت کیجیے گا۔ قیصر آجائے تو اس سے بھی نہیں۔ تین گھنٹے بعد ہماری ساس تشریف لے آئیں۔ آتے ہی امی سے معذرت کرنے لگیں، بولیں۔ ایسی میری چوبیس چوڑیاں تھیں۔ چھ بیٹی کو دے دیں۔ اور چھ بہو کو باقی بارہ میرے پاس موجود ہیں۔ سوچا تھا چھ اپنے لیے رکھ لوں گی اور شہباز کی جب شادی کروں گی اس کی دلہن کو پہنا دوں گی۔ پھر مجھے پچکارنے لگیں۔ بیٹی کشمالہ، دکھ مت کرو، تم کو چوڑیاں دیتی ہوں پہن لو مگر قیصر سے اس واقعہ کا ذکر مت کرنا۔ شہباز ایسا کرنے والا نہیں تھا۔ ضرور کوئی مسئلہ تھا جو میرے آنے تک نہیں ٹھہرا۔ میں اسے سمجھادوں گی وہ آئندہ ایسا نہ کرے گا۔ اس وقت تو میں نے خاموشی اختیار کرلی۔ مگر نشئی کا کیا اعتبار جس کی غیرت مر جاتی ہے اور نشے کے کارن حمیت بھی۔ جب قیصر آئے تو میں نے تمام واقعہ ان کے گوش گزار کردیا۔ بتادیا کہ میں پہلے دن سے اسی وجہ سے ڈرتی تھی آپ کے بھائی سے۔ وہ ایسی نظروں سے مجھے تکتے تھے کہ خوف آتا تھا۔ نگاہوں نگاہوں میں میرے زیور کو تاکتے تھے جیسے جھپٹ لینا چاہتے ہوں۔ قیصر سر جھکائے نادم سے بیٹھے تھے۔ اسی قدر کہا۔ اماں سے کہتا تھا کہ اس کے لگام ڈالو، تمہاری محبت اسے اور بگاڑ رہی ہے۔ نشے کے لیے رقم نہ دیا کرو، جواب دیتیں کہ میں رقم نہ دوں گی تو چوریاں کرے گا۔ حوالات جائے گا۔ جیل جائے گا تو کون چھڑانے جائے گا۔ پھر تم ہی جائو گے نا۔ رشوت الگ بھروگے اور رسوائی الگ، آہ کاش یہ راہ راست پر آسکتا مگر وہ انسان نہ رہا، نشے نے اسے گدھ بنا دیا تھا۔ قیصر سے امی نے مطالبہ کردیا کہ میری بیٹی کو الگ گھر میں رکھو۔ اپنے نشئی بھائی کو گھر نہ آنے دو ورنہ ہم کشمالہ کو لے جائیں گے۔ قیصر نے ماں جی کی مخالفت کے باوجود مجھے فلیٹ لے کر دیا جو میری امی کے گھر کے نزدیک تھا۔ انہوں نے اپنی ماں کی ناراضی مول لے لی۔ کیونکہ وہ مجھ سے پیار کرتے تھے۔ مجھے چھوڑنا نہ چاہتے تھے، گھر میں اب ماں اور بیٹا رہ گئے۔ کچھ دن گزرے کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہوگیا جس کو رقم کرتے ہوئے ہاتھ لرز رہے ہیں شہباز نے ایک دن نشے کے لیے ماں سے رقم کا مطالبہ کیا۔ وہ نہ دے سکیں تو ان کو چھرا گھونپ دیا۔ پولیس پکڑ کر لے گئی اور میری ساس بے چاری بیٹے کے ہاتھوں زندگی ہارگئیں۔ س راولپنڈی | null |
null | null | null | 87 | https://www.urduzone.net/yeh-hain-qudrat-kay-faislay-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | شازیہ ہمارے پڑوس میں رہتی تھی۔ ان دنوں موبائل فون نہیں تھے اور ٹیلی فون بھی کسی کسی گھر میں ہوتا تھا۔ ہمارے گھر فون لگا ہوا تھا جبکہ شازیہ کے گھر ٹیلیفون نہیں تھا۔ شازیہ اکثر ٹیلیفون کے بہانے ہمارے گھر آجاتی تھی ،کبھی اس کو کہیں فون کرنا ہوتا تھا، کبھی اس کا کوئی فون آجاتا تھا۔ ہم پڑوسی ہونے کے ناتے اس کو بلالیا کرتے تھے۔ مگر ہر بار جب بھی کوئی فون آتا، شازیہ ہنس ہنس کر باتیں کرتی اور اس دوران اس کو اپنا اور کسی دوسرے کا کوئی خیال نہ رہتا۔ وہ یہ بھی نہ سوچتی کہ ہم پڑوس والے اس کے بارے میں کیا خیال کریں گے۔ شازیہ کے والدین کی آپس میں نہیں بنتی تھی۔ ہر وقت لڑتے رہتے تھے۔ اس وجہ سے اولاد پر صحیح توجہ نہیں دے پاتے تھے۔ دراصل شازیہ اپنے گھر کے ماحول سے اکتائی ہوئی اور مایوس تھی۔ وہ بارہا مجھ پر اپنے احساسات کا اظہار کرچکی تھی۔ کہتی تھی، تم کتنی خوش قسمت ہو، تمہارے پاس آکر مجھے بڑا سکون ملتا ہے، دل کرتا ہے تمہارے گھر رہ جاؤں، تمہارا گھر تو جنت ہے۔ ایک میرا گھر ہے جہاں ہر وقت امی اور ابو کی چپقلش رہتی ہے۔ انہوں نے تو زندگی کو جہنم کا نمونہ بنا رکھا ہے۔ دل چاہتا ہے کہیں بھاگ جاؤں۔ ایک دن شازیہ کافون آیا۔ میں نے اس کو اپنے گھر کی کھڑکی سے اشارہ کرکے بتایا کہ تمہارا فون آیا ہے۔ وہ دوڑی ہوئی آئی۔ فون پر کسی نے اس سے نہ جانے کیا کہا کہ رونے لگی۔ امی باورچی خانے میں تھیں اور میں اپنے کمرے میں جبکہ فون برآمدے میں لگا ہوا تھا، اچانک اپنے کمرے سے نکلی تو شازیہ کو روتے ہوئے دیکھا۔ بڑی حیران ہوئی کہ شازیہ کو کسی نے ایسی کیا بات کہہ دی ہے جو وہ فون سنتے سنتے رونے لگی ہے۔ جب اس نے ریسیوررکھ دیا تو میں اس کے پاس گئی اور پوچھا۔ شازی کیا بات ہے تم کیوں رورہی تھیں کہنے لگی۔ بہت بدنصیب ہوں مانو۔ اپنے گھر کے ماحول سے چھٹکارا پانے کے لیے میں نے احمد کا سہارا لیا تھا۔ اس نے بڑے وعدے کئے تھے کہ تمہارا ساتھ دوں گا لیکن آج اس نے اپنی منگیتر سے شادی کرلی ہے۔ میں نے اپنا سب کچھ اس پر قربان کیا اور اس موڑ پر آکر احمد نے مجھے دھوکا دے دیا۔ مجھ کو شازیہ پر رحم آیا۔ اس کے آنسو پونچھے، تسلی دی اور پانی پلایا۔ یہ بھی ڈر تھا کہ اس کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے امی مجھے دیکھ نہ لیں۔ کیونکہ جب وہ فون سننے آتی تھی، ہم اس سے لاتعلق سے رہتے تھے ۔ احمد اور شازیہ کا قرب کس حد تک تھا، یہ تو خدا ہی جانے مگر شازیہ پر احمد کی بے وفائی کا گہرا اثر ہوا اور وہ بیمار ہوگئی۔ تاہم میرے علاوہ اس نے کسی کو یہ نہیں بتایا کہ اس پر کیا گزر رہی ہے۔ شازیہ کو عجیب سے دورے پڑنے لگے۔ کافی علاج ہوا لیکن وہ اچھی نہ ہو سکی۔ لوگوں کی زبان کون روک سکتا ہے۔ کوئی کہتا لڑکی کی شادی جلد کردینی چاہیے، کوئی کہتا کہ جنوں کا سایہ ہے۔ آخر اس کی ماں اس کو پشاور لے گئی جہاں شازیہ کی بڑی بہن کا گھر تھا۔ تین ماہ کے بعد شازیہ اور اس کی ماں واپس گھر لوٹ آئیں۔ اب شازیہ کافی سنبھل چکی تھی۔ وہ ہمارے گھر بھی آئی۔ پہلے سے بہتر اور پُرامید نظر آتی تھی۔ اس کے آتے ہے پھر وہی پرانا سلسلہ چل پڑا۔ ہمارے یہاں فون آتا، میں کھڑکی سے اشارہ کرتی تو وہ دوڑی ہوئی آجاتی۔ ابو اور بھائی گھر سے باہر ہوتے، صرف میں اور امی ہوتے تھے، اس لئے وہ بے دھڑک چلی آتی تھی۔ اس دفعہ کچھ اور معاملہ تھا۔ شازیہ اب کسی اور لڑکے سے شادی کی باتیں کرتی تھی۔ فون اکثر آتا تھا تو شازیہ اس کو یہی کہتی تھی کہ تم میرے گھر آجاؤ اور میرے والدین کو کہو کہ وہ شادی کی تاریخ دیں۔ ایک دن امی نے شازیہ کی ماں سے یہ بات کہہ ہی دی کہ تمہاری لڑکی کسی لڑکے سے شادی کی باتیں کرتی ہے کیا یہ بات تمہارے علم میں ہے وہ بولی، ہاں یہ کسی سے شادی کرنا چاہتی ہے مگر لڑکا میں نے دیکھا ہے اور نہ شازیہ کے ابو نے۔ مگر اس لڑکی کی ضد ہے کہ نادر سے شادی کرنی ہے۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شازیہ کے والدین نے شادی کے لیے ہاں تو کردی مگر وہ اب بھی چپ چپ رہتے تھے کیونکہ لڑکا ابھی تک ان کے سامنے نہیں آیا تھا۔ ظاہر ہے جب تک لڑکا دیکھا نہ ہو، اطمینان کیسے آتا۔ وہ عجب تذبذب کی کیفیت میں تھے۔ ادھر شازیہ تھی کہ کہتی تھی لڑکا صرف ایک بار آئے گا بس شادی کے وقت۔ اس بات کا دُکھ اس کے والدین کو بہت تھا کہ لڑکا پہلے کیوں نہیںآسکتا، صرف بیاہ کے وقت ہی کیوں آئے گا۔ ہم بھی سوچتے تھے کہ یہ کیسی عجیب شادی ہوگی کہ لڑکا صرف بیاہ کے وقت آئے گا۔ شازیہ کا گھر بے سکون اور بکھرا بکھرا تھا۔ ان دنوں تو سارے گھر میں اکیلی شازیہ ہی خوش تھی، باقی سارے لوگ گم صم تھے۔ ایک دن نادر کا فون آیا کہ شازیہ میں نے تمہارے والد کے دفتر میں فون کرکے شادی کی تاریخ لے لی ہے۔ اس دن تو اس لڑکی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔ شادی کی تیاری کا مرحلہ آیا۔ یہ مرحلہ بھی اکیلی شازیہ طے کررہی تھی۔ اکیلی ہی بازار جاتی، اپنے لیے کپڑے، چیزیں، گوٹہ کناری کا سامان اور دیگر خریداری کرتی۔ گھر والے اس کے کسی کام میں ہاتھ نہیں بٹا رہے تھے، وہ پھر بھی خوش نظر آتی تھی۔ مجھے کہتی مانو کم ازکم اس جہنم سے نجات مل جائے گی۔ میں جلد ازجلد اس گھر سے دور ہوجانا چاہتی ہوں۔ وہ اپنی شادی کے جوڑے ہمارے گھر لے کرآئی۔ امی نے اس پر ترس کھا کر کچھ دوپٹے رکھ لیے اور مجھے کہا کہ اس کے دوپٹوں پر گوٹا لگا دو، یہ اکیلی سارا کام کررہی ہے۔ میں نے اس کے دوپٹوں پر کناری لگائی اور کچھ کپڑوں کی تیاری میں اس کی مدد کی۔ والدین کوبہت دکھ تھا۔ بھائی بھی چپ تھے کہ جس لڑکے کو نہ انہوں نے دیکھا، نہ یہ پتا کہ اس کا خاندان کیسا ہے اور وہ کیا کرتا ہے شازیہ نے اس سے شادی کے لیے ضد پکڑلی تھی۔ آخر اپنی بات ان سے منوابھی لی۔ بار بار کہتے تھے، ایک بار لڑکا نکاح سے قبل ہم سے مل لے۔ مگر ان کو یہی جواب ملتا تھا کہ مجبوری ہے، وہ نہیں آسکتا، بس شادی کے وقت ہی آسکے گا۔ بالآخر شادی کا دن بھی آگیا۔ شازیہ کی بہن پشاور سے آگئی۔ پاس پڑوس کے چند لوگوں کو بھی بلایا گیا تھا۔ تاہم یہ شادی چپ چاپ ہورہی تھی، نہ کوئی ڈھولک نہ خوشی دولہا کو جمعرات والے دن اپنے چند دوستوں کے ساتھ آنا تھا اور جمعہ کو بارات کے ساتھ شازیہ نے رخصت ہوجانا تھا کہ بدھ کے دن فون آگیا۔ آپ لوگ ٹھہر جائیں، یہ شادی سوچ سمجھ کرکریں۔ یہ دولہا کے بڑے بھائی کا فون تھا۔ شام کو نادر کا بھائی آگیا اور اس نے ہنگامہ کردیا کہ یہ شادی کیسے ہوگی جبکہ میرے بھائی نے اپنی بہن کا زیور چوری کیا ہے، ہم نے اس پر چوری کا کیس کیا ہوا ہے۔ وہ مفرور ملزم ہے۔ یہ ساری باتیں شازیہ کے والد سرنیچا کرکے سنتے رہے ۔ اگلے دن پولیس دروازے پر کھڑی تھی، کسی نے پولیس کو مطلع کردیا کہ نادر جو مفرور ملزم ہے، اس کی اس گھر میں آج شادی ہے اور وہ آنے والا ہے لہٰذا اس کو گرفتار کرلو۔ پولیس نے آکر شازیہ کے والد سے کہا۔ دولہا کو ہمارے حوالے کردو، ہم نے اس کو تھانے لے جانا ہے۔ انکل نے جواب دیا وہ آئے تو سہی، ابھی وہ آیا ہی نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کے حالات پتا ہیں کہ دراصل معاملہ کیا ہے شازیہ کے گھر میں ایک ہنگامہ مچ گیا جیسے کوئی مرگیا ہو۔ ماں سکتے میں بیٹھی تھی اور بھائی سوچ رہے تھے کہ والد نے بغیر سوچے سمجھے بیٹی کے کہنے میں آکر ہاں تو کردی تھی مگر اب کیا کریں۔ کچھ محلے کے شریف لوگ اکٹھے ہوکر تھانے گئے اور انہوں نے انسپکٹر کو کہا کہ آپ پولیس لڑکی والوں کے دروازے سے ہٹالیں۔ جب ملزم آئے گا ہم خود آکر آپ کو بلا لیں گے، مگر ابھی خدا کے لیے ان بیچاروں کے گھر کے دروازے پر پولیس کو نہ بٹھائیں کیونکہ شادی میں ان کے رشتے دار اکٹھے ہوگئے ہیں، ان کی بے عزتی ہورہی ہے۔ پولیس والوں نے ان کی یہ بات مان لی اور وہ وہاں سے چلے گئے لیکن وہ اپنے آدمی سادہ کپڑوں میں ان کے گھر کے اردگرد تعینات کرگئے۔ جمعرات کو نادر اپنے دوچار دوستوں کے ہمراہ دلہن کے گھر آگیا۔ شازیہ کے والد نے اس کو بتایا کہ پولیس آئی تھی۔ ہماری بنی بنائی عزت خراب ہوگئی۔ محلے والے الگ باتیں بنارہے ہیں۔ ادھر دلہن کی ماں کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ گھروالوں نے دلہن کو سمجھایا کہ اب بھی و قت ہے تم انکار کردو۔ ہم نادر کو جواب دے دیں گے کیونکہ نادر نے یہی کہا کہ اگر دلہن اس شادی پر راضی ہے تو میں دلہن لے کر جاؤں گا، اگر وہ انکار کردے تو میں واپس ہوجاؤں گا۔ شازیہ نہ مانی۔ اس نے کہا ،نادر قاتل ہے یا مجرم وہ جیسا بھی ہے مجھے منظور ہے، اگر آپ لوگوں نے میری شادی نادر سے نہ کی تو میں خود ہی اس کے ساتھ چلی جاؤں گی۔ گھر والوں کے لیے یہ بڑی آزمائش تھی کیونکہ اب تو لڑکی دلہن بن چکی تھی۔ لہٰذا انہوں نے یہی بہتر سمجھا کہ جو یہ لڑکی چاہتی ہے وہی کرو۔ اگر اس کا یہی فیصلہ ہے تو خود بھگتے گی۔ جلدی جلدی نادر کانکاح شازیہ سے پڑھا دیا گیا۔ اس رات پولیس نہ آئی۔ شاید پولیس بھی چاہتی تھی کہ لڑکی والوں کی عزت رہ جائے اور یہ شادی ہوجائے تو اگلے دن نادر کو گرفتار کرلیں گے۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں نے اس رات انکل کے گھر کے گرد پہرہ دیا۔ اگلے دن جب نادر، شازیہ کو ساتھ لے کر رخصت ہونے لگا تو پولیس آگئی۔ شازیہ کو والدین کے گھر رہنے دیا گیا اور پولیس نادر کو لے کر چلی گئی۔ اس بات سے جہاں گھر والوں کو بہت صدمہ ہوا وہاں شازیہ کے والدین کی رسوائی بھی خوب ہوئی اور شازیہ کو کیا ملا کیونکہ وہ دن اور آج کا دن، وہ ابھی تک اپنے والدین کے گھر ہے۔ نادر کو عمر قید ہوگئی اور وہ پھر کبھی شازیہ کو وداع کرانے نہ آسکا۔ شازیہ اس سے جیل میں ملاقات کرنے جاتی تھی۔ یہ انوکھی محبت تھی کہ سب کچھ سہہ کر بھی نادر سے محبت کرتی رہی اور اس کا انتظار کرتی رہی۔ نہ جانے شازیہ کا یہ فیصلہ غلط تھا یا صحیح مگر اس کو اس شادی کی سخت سزا جھیلنی پڑی۔ گھر جس کو وہ دوزخ سمجھتی تھی اور جس جہنم نما ماحول سے وہ چھٹکارا پانا چاہتی تھی، وہ چھٹکارا پھر بھی اس کو نہ مل سکا اور شادی کے بعد وہ ایک دن کے لیے بھی اس گھر سے جاسکی اور نہ ہی اپنے ماحول سے نجات پاسکی ۔ قدرت کے فیصلے بھی کس قدر اٹل ہوتے ہیں کہ انسان ان کے آگے بے بس ہوجاتا ہے ۔ یہ سچ ہے کہ اس کے حکم کے بغیر پتا بھی نہیں ہل سکتا۔ م نواب شاہ | null |
null | null | null | 88 | https://www.urduzone.net/duniya-badal-gaye-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | یہ آج سے چالیس برس قبل کا ذکر ہے کہ ایک چھوٹے سے قصبے میں ہماری چھ بیگھے زمین تھی۔ ہم چند بھیڑ بکریوں اور بیلوں کی ایک جوڑی کے طفیل خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے۔ ہماری زمین اگرچہ تھوڑی تھی مگر سال بھر کا اناج تو اس کی کوکھ سے ہمیں مل ہی جاتا تھا۔ ابا اور چاچا میں خوب بنی ہوئی تھی۔ اس طرح ماں اور چاچی بھی مل جل کر ایک ہی چولہے اور چکی میں پیستی اور پکاتی تھیں۔ میں ان دنوں دس برس کی تھی۔ چاچا کے چار بچے اور ہم پانچ بہن بھائی تھے۔ ایک ہی گھر کی چھت تلے پرورش پائی تھی ۔ اس لئے آپس میں بڑی محبت تھی۔ ایک دن میں سارے گائوں میں گڑ کے لڈو بانٹنے گئی کیونکہ ماموں بورڈ میں اول آئے تھے۔ یہ بڑی حیرت کی بات تھی کہ ایک دیہاتی لڑکا جو کھدر کی دھوتی اور موٹی ململ کا کرتا زیب تن کرتا تھا۔ سارا دن ڈھورڈنگر ہانکتا تھا اور جس کے پیروں میں چپل بھی نہ ہوتی تھی، وہ بورڈ میں فرسٹ آیا تھا۔ بات یہ تھی کہ ان دنوں لوگ بے غرض دوسروں کے کام آتے تھے اور ان کی معاونت میں خلوص بھی ہوتا تھا۔ ہمارے گائوں کی مسجد کے امام صاحب میٹرک پاس تھے۔ وہ بہت نیک آدمی تھے۔ نانا نے ماموں کو انہی کے پاس پڑھنے کے لئے بٹھایا تھا۔ انہوں نے چند دنوں میں ہی اندازہ لگالیا کہ اس لڑکے کو پڑھنے سے لگائو ہے تو نانا کو مشورہ دیا کہ لڑکے کو مدرسے میں ڈال دو۔ نانا نے کہا۔ اس کو سبق کون یاد کرائے گا اس کا میرا ذمہ ہوگا۔ امام صاحب نے وعدہ کیا پھر انہوں نے یہ وعدہ اس طرح نباہ دیا کہ وہ شام کو روزانہ ایک گھنٹے ماموں کو خود پڑھاتے تھے۔ امام صاحب انگریزوں کے زمانے کے پڑھے ہوئے تھے۔ انہوں نے شہر کے اسکول میں پڑھا تھا لہٰذا وہ آج کے ایم اے پاس لڑکوں سے زیادہ قابل تھے، فرفر انگریزی بول سکتے تھے اور ریاضی میں تو امام صاحب کا کوئی مدمقابل نہ تھا۔ امام صاحب کی محنت اور خلوص کے علاوہ بلاشبہ ماموں بھی خداداد ذہانت کے مالک تھے۔ مدرسے سے واپس آکر وہ ڈھورڈنگروں کو ہانکتے تھے۔ جانور ان کے پاس بھاگے آتے تھے اور ان کے پیچھے پیچھے یوں چلتے تھے جیسے کسی نے ان کو محبت کے ان دیکھے رشتے میں باندھ رکھا ہو۔ ماموں نے میٹرک پاس کرلیا۔ پھر وہ شہر کے کالج میں پڑھنے چلے گئے۔ اب وہ صاف کپڑے پہنتے تھے۔ دھوتی کی جگہ کوٹ پتلون نے لے لی۔ جب گائوں آتے گائوں کے سارے میلے کچیلے ننگ دھڑنگ بچے ان کے گرد اکٹھے ہوجاتے اور حیرت سے ماموں کو یوں دیکھتے جیسے وہ کسی اور جہان کی مخلوق ہوں۔ میلے کپڑوں اور گرد آلود جسموں کی پروا کئے بغیر ماموں ان کو لپٹا لیتے اور گود میں اٹھا کر پیار کرتے جس سے ان کے اجلے کپڑے بھی گرد آلود ہوجاتے تھے۔ ہم بھی پہلے عام دیہاتی بچوں جیسے ہی تھے۔ میلے کچیلے کپڑے اور ہاتھ پائوں مٹی سے بھرے ہوئے لیکن پھر رفتہ رفتہ ماموں کی وجہ سے ہم صاف ستھرے رہنے لگے۔ ہم نے اجلے کپڑے پہننا ماموں سے ہی سیکھا تھا۔ ان دنوں دادا بیمار ہوگئے۔ انہوں نے مرنے سے پہلے میری بہن فاطمہ کا نکاح میرے چاچا کے بیٹے طارق سے کردیا۔ طارق مزاج کا تیز تھا، اس کی میری بہن سے نہ بنی۔ دادا کے مرنے کے بعد ان جھگڑوں میں ہمارے گھروں میں نفاق پیدا ہوگیا۔ میری بہن روٹھ کر اپنے گھر آگئی اور میرے چاچا کی بیٹی جس کا نکاح بدلے میں میرے بھائی سے ہوا تھا وہ روٹھ کر اپنے باپ کے گھر چلی گئی۔ میکے تو دونوں کے ایک ہی گھر میں تھے۔ صحن ایک تھا، چار دیواری ایک تھی مگر کمرے الگ الگ تھے۔ ان معاملات کے بگڑنے اور دادا کے فوت ہوجانے کے بعد ہم میں اتفاق نہ رہا اور تلخیوں نے جنم لے لیا تو اب صحن کے بیچ دیوار کھڑی ہوگئی۔ چاچی اور ماں کی چکی اور چولہا بھی الگ الگ ہوگئے۔ میری بھابی بڑی تیز طرار تھی، لیکن اس کو بھائی سے لگائو تھا لہٰذا وہ اس سے الگ نہیں ہونا چاہتی تھی۔ مجبوری نے اس کو بھیا سے جدا کر رکھا تھا۔ بھائی بھی اس کے بغیر نہ رہتا تھا۔ ماں نے ماموں سے کہا۔ فاضل کسی طور مانتا نہیں، رات کو جب سب سو جاتے ہیں یہ اقرا سے ملتا ہے۔ چھپ چھپ کر بیوی سے ملنے کی تو کوئی سزا نہیں ہے اس کو باز نہیں رکھ سکتے۔ یہ پھر اقرا کو لے کر آگیا تو اس کے چاچا کے غیظ و غضب کا مقابلہ نہ کرسکیں گے۔ تو ایسا کر اس کو شہر لے جا، جب تک کہ کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا۔ ماموں میرے بھائی کو بہلا پھسلا کر شہر لے گئے۔ اور وہاں اپنے استاد کے گھر اس کو مالی رکھوادیا۔ کیس کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ اقرا کو بھائی نے طلاق دی اور فاطمہ کو طارق نے طلاق دے دی۔ ابا اور چاچا کے راستے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے الگ ہوگئے۔ جنم جنم سے محبت جو گھٹی میں پڑی تھی وہ خون کے رشتوں سے جدا ہوگئی۔ اولاد کی خاطر سب نے اپنے منہ ایک دوسرے سے پھیرلئے۔ چاچا نے گھر اور زمین فروخت کردی۔ ابا نے بھی سوچا کہ میں بھی مکان اور زمین بیچ کر شہر چلا جاتا ہوں۔ نفرت کے ساتھ ایک جگہ رہنے سے جدا ہوجانا اچھا ہوتا ہے۔ انہیں دنوں ماموں کی تعلیم مکمل ہوگئی اور ساتھ ہی نوکری بھی مل گئی۔ ان دنوں لائق طالب علموں کو ملازمتیں ڈھونڈنی نہیں پڑتی تھیں، بلکہ ملازمتیں خود ان کو ڈھونڈتی تھیں۔ ایک بار پھر میری ماں گائوں میں گڑ کے لڈو بانٹنے نکلی۔ ماموں کی شہر میں نوکری جو ہوگئی تھی۔ انہی دنوں ایک ایسا واقعہ ہوگیا جس نے ہم سب کو لرزا کر رکھ دیا۔ بے شک عدالتوں سے ہمارے بزرگوں نے اپنے بچوں کی طلاقیں کرالی تھیں مگر اقرا میں میرے بھائی کا دل ابھی تک اٹکا ہوا تھا۔ والدین کے مجبور کرنے پر اپنی بیوی کو طلاق دی تھی مگر اس کو اپنے دل سے نہیں نکال سکا تھا۔ بابا اور چاچا نے زمین اور مکان بیچ دیا۔ چاچا دوسری جگہ غیرآباد زمین لے کر بس گیا اور ابا نے شہر جانے کو سامان باندھ لیا۔ کیونکہ اب ہمارے ماموں کی نوکری پکی ہوگئی تھی اور اس کو رہنے کے لئے سرکاری کوارٹر بھی مل گیا تھا۔ جس دن ہم شہر جانے کی تیاری کررہے تھے، فاضل آخری بار اقرا کا دیدار کرنے کنویں کی جانب گیا۔ وہ کنویں پر اس وقت پانی بھرنے جاتی تھی۔ فاضل کا خیال تھا اس کو دیکھ کر اقرا اوڑھنی میں منہ چھپا کر رونے لگے گی۔ اور التجا کرے گی کہ خدا کے واسطے اس گائوں کو اور مجھے چھوڑ کر کہیں نہ جائو۔ میں تیری بنتی کرتی ہوں کم از کم اپنے دیدار سے محروم نہ کرو۔ لیکن ایسا کچھ نہیں تھا وہاں، بلکہ اقرا تو گائوں کے ایک اور جوان سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہی تھی۔ اس نے فاضل کو دیکھا مگر پروا نہ کی جس سے بھائی کے دل میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ محبت کے جو جذبات من میں چھپا کر گیا تھا، نفرت کے لاوے میں تبدیل ہوگئے۔ وہ بھاگا ہوا گھر آیا، کلہاڑی صحن میں ہی پڑی تھی جس سے ابا روز لکڑیاں کاٹا کرتا تھا۔ وہ کلہاڑی پر ایسے جھپٹا جیسے چیل ماس پر جھپٹا مارتی ہے۔ اس کو دیوانہ وار گھر سے بھاگتے دیکھ کر ماں کا ماتھا ٹھنک گیا۔ وہ بھی واویلا کرتی اس کے پیچھے بھاگی مگر وہ جوان قدموں کا ساتھ کہاں دے سکتی تھی۔ آناً فاناً اس نے اقرا کو جالیا، جو پانی کا بھرا ہوا گھڑا سر پر رکھے مزے سے پگڈنڈی پر چلتی جارہی تھی۔ بھائی نے کلہاڑی کا وار اس کے سر پر کیا تو گھڑا دو ٹکڑے ہوکر اِدھر اُدھر گرا۔ پانی کے ساتھ اقرا لہو میں نہاگئی اور لڑکھڑاتی ہوئی نہر میں جا گری۔ ماں کے واویلا کرنے سے ابا کے بھی کان کھڑے ہوچکے تھے۔ جو بیلوں کو تھان پر باندھ رہا تھا۔ وہ بھی ماں کے پیچھے بھاگا تھا۔ اس نے بھائی کو پیچھے سے جا کر اپنے بازئووں کی گرفت میں تھام لیا اور چلایا۔ یہ کیا کر رہا ہے او کملا ابا کی پھرتی اور مضبوطی نے بھائی کو اقرار پر دوسروار نہ کرنے دیا وہ مرنے سے تو بچ گئی، مگر اس کے سر میں گہرا زخم آیا۔ اگر اس کے سر پرگھڑا نہ رکھا ہوتا تو یقینا اس کا سر دو ٹکڑے ہو جاتا۔ آپس کا معاملہ تھا، پھر لڑکی بھی بچ گئی تھی۔ ماموں جی اتفاق سے آئے ہوئے تھے، وہ اس کو اسی وقت سرکاری گاڑی پر شہر کے اسپتال لے آئے۔ پھر گائوں والوں نے سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کرالیا۔ راضی نامہ ہوگیاتو ہم ماموں کے پاس شہر میں آبسے۔ شہر آ کر پتا چلا کہ یہاں کی زندگی تو اور بھی کٹھن ہے۔ ایک آدمی کی تنخواہ پر گزارا نہیں تھا۔ اکیلا ماموں کمانے والا اور ہم آٹھ آدمی کھانے والے ۔ مجبوراً ماں ایک قریبی گھر میں کام پر جانے لگی۔ فاضل بھائی جوان تھا، مگر کوئی کام نہیں کرتا تھا۔ وہ ذہنی انتشار کا شکار تھا۔ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔ پھر وہ یوں بھی ایک دیہاتی ان پڑھ لڑکی تھی۔ شہر میں اس کا رشتہ ملنا مشکل تھا۔ فاطمہ کے بعد میرا نمبر تھا اور دونوں بھائی ابھی چھوٹے تھے، وہ کہیں کام کرنے کے لائق نہ تھے۔ شہر میں کافی مشقت سے وقت ہماری ماں نے گزارا، کیونکہ ابا کو ہل چلانا آتا تھا یا پھر حقہ گڑگڑانا۔ ایک کام چھوٹ گیا مگر دوسرا مشغلہ جاری رہا۔ وہ حقہ گڑگڑاتا تھا اور ماں اس کے لئے تمباکو کی فکر میں گھلتی جاتی تھی۔ ہمارے پڑوس میں جو لوگ رہتے تھے ان کے دو لڑکے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔ وہاں وہ ڈرائیور تھے۔ دو آدمیوں کی کمائی تھی تو گھر بھی سدھرتا جا رہا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے حالات بدل گئے اور خوشحالی نے ان کا گھر خوشیوں سے بھر دیا۔ ماں بڑی حسرت سے پڑوسی کے گھر کو دیکھتی، جہاں پہلے کچے کوٹھے تھے پھر پکی چار دیواری بلند ہو گئی۔ وہ ان کی منتیں کرنے لگی، میرے بیٹے کو ویزا دلا دو یہ بھی وہاں سے کچھ کما کر بھیجے گا تو ہمارے دن پھر جائیں گے۔ انہی دنوں گائوں سے خالہ آ گئیں۔ اس کی نند سے ماموں کی منگنی ہوچکی تھی۔ وہ شادی کی تاریخ مانگنے آئی تھیں۔ ماموں بھی گھر بسانا چاہتے لہٰذا ماں نے تاریخ دے دی اور جو کچھ پونجی زمین بیچنے کے بعد چھپا رہی تھی، ماموں کی شادی پر خرچ ہوگئی۔ بڑے چائو سے ہم مامی کو بیاہ کر لائے تھے، مگر اس نے تو آتے ہی تباہی مچا دی۔ ماموں کو لے کر الگ ہوگئی۔ ماموں نے قریب ہی ایک کچی آبادی میں ہمیں کرائے پر چھوٹا سا مکان لے دیا۔ گھر کے سکون کی خاطر اس مکان کا کرایہ ماموں ہی دیتے تھے۔ اب ہم پر انتہائی برے دن آ گئے۔ ماموں کی کمائی پر تو مامی قابض تھی۔ ہمیں چوری چھپے وہ تھوڑا بہت خرچہ دے جاتا تھا، جس سے ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہوتی تھی۔ ابا نے ساری عمر زمین پر ہل چلایا تھا۔ محنت مزدوری کرنے کو عار سمجھتے تھے۔ کسی کے آگے چاکر ی کرنے کو نیچ کام جانتے تھے۔ ایک ماں کے برتن مانجھنے سے تو گھر چل نہیں سکتا تھا۔ ماں نے جا کر ماموں کے پڑوس میں اپنی بپتا سنائی ان دنوں ان کے دونوں ڈرائیور بیٹے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا اگر فاضل ڈرائیوری سیکھ لے تو ہم کچھ نہ کچھ بندوبست کر دیں گے ویزے کی رقم بعد میں ادا کرتا رہے گا۔ ماں نے ماموں سے منت سماجت کی اور انہوں نے فاضل کو ڈرائیونگ اسکول میں داخل کروا دیا، یوں بھائی نے ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرلیا۔ پڑوسن کے لڑکوں نے وعدہ ا یفا کردیا اور بھائی کے لئے نہ صرف ویزا بھیجا بلکہ اپنے کفیل سے کہہ کر اس کی نوکری کا بندوبست بھی کر دیا۔ جس دن بھائی سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا، ہمارے گھر عید کا سماں تھا۔ ماں نے پڑوسن کے برتن سال بھر تک دھوئے تھے تو بھائی کو ویزا ملا تھا۔ آج ہم بھی معزز ہو گئے تھے۔ مامی ہمارے لئے مٹھائی کا ڈبہ لائیں، ماموں نے دو دیگیں پلائو کی پکوا کر محلے میں بٹوائی تھیں کہ ان کا بھانجا کمانے کے لئے سعودی عرب جا رہا ہے۔ کسی گھر سے کسی نوجوان کا دیارِ غیر جا کر کمانا محلے والوں کی نظروں میں فخر کی بات ہوتی ہے۔ کیونکہ اس سے معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔ ماں کو اس بات کا احساس تھا۔ اگرچہ وہ دیہاتی عورت تھی مگر چاہتی تھی کہ اب محلے کے غریب گھرانے اس کو عزت سے سلام کریں گے۔ تبھی وہ بھی پہلے سے زیادہ ہوشیار نظر آ رہی تھی۔ اور وہ ان سب محلے داروں کے چہروں کو غور سے دیکھ رہی تھی جو اس کو مبارکباد دینے آ رہے تھے کہ کہیں ان کے چہروں کے پیچھے کوئی لالچ تو نہیں۔ فاضل بھائی سعودی عرب چلے گئے۔ ان کا پہلا خط آیا تو ہم سب نے اس کو چوم لیا کیونکہ یہ ہماری غربت کو دور کرنے کا ایک پروانہ تھا۔ اس خط کے ساتھ ہم سب کے کتنے سارے خواب وابستہ تھے، یہ خط کیا تھا ہمارے لئے خوشیوں کا پیغام تھا۔ بھائی نے لکھا تھا جب میں پہلا ڈرافٹ بھیجوں گا تو اس سے سب گھر والے اپنے نئے کپڑے بنوائیں اور کچھ رقم خیرات بھی کرنا یہ میری تاکید ہے۔ دو ہزار کی رقم میری طر ف سے ماموں جی کو نذرانہ پیش کرنا۔ اب میں حرمین شریفین جا کر اس کے لئے بھی دعا کروں گا کہ خدا اس کو ترقی دے۔ فاضل کی دعا قبول ہو گئی۔ جلد ہی ماموں کی ترقی ہوگئی۔ مگر تنخواہ میں صرف چند روپوں کا ہی اضافہ ہوا۔ اب تو ماموں بھی رشک کرنے لگے کہ میں نے ناحق اتنا پڑھائی پر زور دیا، ایک معمولی ٹیچر ہی بن سکا جبکہ ڈرائیوری سیکھ کر دیار غیر کو جاتا تو آج ہزاروں کما رہا ہوتا لیکن دیار غیر جا کر ہزاروں کمانا بھی تو آسان نہیں ہوتا۔ پھر روپیا بھی کسی کسی کو راس آتا ہے۔ بھائی نے پہلا ڈرافٹ بھیجا۔ ماں نے دو ہزار ماموں کو دیئے کہ ٹکٹ انہوں نے دیا تھا۔ کہنے لگی بھیا یہ پہلی قسط سمجھو اگر رقم ہاتھ میں آ جائے تو ہزاروں خرچ ہوجاتے۔ لیکن پتا نہیں چلتا۔ ایک ماہ بعد رقم صاف ہوگئی۔ کچھ چھوٹے موٹے قرضے ماں نے کریانہ کے دکان دار وغیرہ کے چکائے، ہم نے چار دن بکرے کا گوشت پکایا اور خوب اچھا کھایا۔ غرض چار دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات، نئے جوڑے پہن کر اور عید منا کے ہم پہلے جیسے ہو بیٹھے۔ اگلے ماہ بھائی نے پھر ڈرافٹ روپوں کا بھیجا۔ ماں نے حسب وعدہ ماموں کو دو ہزار سے زیادہ نہ دیئے۔ وہ دے بھی نہ سکتی تھی کیونکہ ہم نے اخراجات بڑھا لئے تھے۔ بجلی کے میٹر کی درخواست منظور ہو گئی تھی۔ وہ خرچہ بھرنا تھا۔ ماں نے میونسپلٹی کے پائپ لائن سے پائپ جڑوا کر پانی گھرکے اندر پہنچانے کا انتظام کرا لیا تھا۔ ماموں ناراض ہو گئے تھے کہ جن سے قرضہ لیا تھا وہ روپے کی واپسی کا تقاضا کر رہے تھے۔ اور ان کی سبکی ہو رہی تھی۔ ان کی بات بھی ٹھیک تھی مگر ماں کو اب ان کی باتیں ٹھیک نہیں لگتی تھیں۔ برے دنوں میں ماموں ہی ان کے لئے سب کچھ تھے۔ آج بیٹا کمانے کے لائق ہوگیا تھا تو وہ کہتی تھی یہ لوگ میرے بیٹے کی کمائی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ہمیں اپنی پوری نہیں پڑتی ان کو کہاں سے دیں۔ پہلے لوگ ہمارے گھر نہیں آتے تھے، اب پاس پڑوس والے کھانوں کے خوان بھی بھیجنے لگے اور خود بھی آنے جانے لگے۔ ایک پولیس کے سپاہی کا رشتہ میرے لئے آگیا۔ جس کو ماں نے جھٹ پٹ منظور کرلیا کیونکہ جنہوں نے غریبی کا عذاب جھیلا ہو، ان کے لئے پولیس والے کی وردی کا وہی دبدبہ ہوتا ہے جو اپنے زمانے میں اکبر بادشاہ کا اس کی رعایا کے دلوں پر ہوتا تھا۔ سال بھر میں ہمارے حالات سدھرنا شروع ہوگئے۔ ماں نے چھت کی مرمت کرالی کہ پانی ٹپکتا تھا۔ ماموں سے جو قرضہ لیا تھا، وہ بھی ادا ہوگیا۔ کچھ میرا جہیز بنا مگر ابھی ادھورا تھا۔ بھائی نے خط لکھا تھا کہ میں بہت سی چیزیں اور کپڑے وغیرہ خود لیتا آئوں گا تم مت خریدنا۔ دونوں چھوٹے بھائی اسکول جانے لگے تھے۔ ابا اب گھر کے دروازے پر نیم کے درخت کے نیچے چارپائی ڈال کر سکون سے حقہ پینے لگے تھے۔ شام کو روز ہی محلے کے دو چار ان کی عمر کے لوگ بھی ساتھ آ بیٹھتے تھے اور گپ شپ لگاتے تھے۔ ابا کے چہرے کے تاثرات اور اجلے دھوتی کرتے سے گھر کی خوشحالی کا اظہار ہوتا تھا۔ ہم محلے میں معزز ہوتے جارہے تھے۔ پہلے گھر میں برتن نہیں تھے، بس مٹی کی ہانڈی المونیم کی کٹوریاں اور گلاس۔ اب کچھ اچھے برتن آگئے تھے۔ دو چار بستر بھی بن گئے تھے اور سب سے بڑی بات یہ کہ ماں کسی کے گھر پر کام کرنے بھی نہیں جاتی تھی۔ اس عید پر بھائی کو سعودی عرب گئے دو سال پورے ہورہے تھے کہ ان کا خط آگیا۔ لکھا تھا میں حج کرتے ہی روانہ ہوجائوں گا۔ خط ملتے ہی گھر میں بہار آگئی، ہم سب کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ جس روز بھائی نے آنا تھا ہمیں شدت سے انتظار تھا اس دن کا۔ پندرہ دن پہلے سے گھر کی صفائی ہورہی تھی۔ تولیہ،گدا، چارپائی حتیٰ کہ گلاس اور پلیٹیں تک اماں نے بھائی کے لئے نئی نکال کر رکھیں کہ اسی کی کمائی سے تو یہ سب چیزیں گھر میں آئی تھیں۔ پھر جس دن بھائی نے آنا تھا اسی دن ٹیلی گرام آگیا، ہم سمجھے کہ اس کے آنے کا پیغام ہے۔ دوڑ کر چھوٹے نے تار بابو سے تار پکڑا اور اسے پڑھوانے کو ماں، ماموں کے گھر دوڑ گئی۔ لیکن تار پڑھتے ہی ماموں کا رنگ فق ہوگیا۔ ابھی ماں گھر نہیں پہنچی تھی کہ پڑوسن آگئی۔ ساتھ اس کا شوہر بھی تھا۔ وہ یہ بتانے آئے تھے کہ آپ کے بیٹے کے متعلق سعودی عرب سے فون آیا ہے اور یہ فون ان کے بیٹوں نے کیا تھا کہ رضائے الٰہی سے فاضل احمد فوت ہوگیا کیونکہ اس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس میں اس کے ساتھ دو مسافر اور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ وہ مسافر حج کرنے کی غرض سے آئے تھے اور وہ بھی پاکستانی تھے۔ جس چاند نے ابھی چڑھنا تھا وہ کامل ہونے سے پہلے غروب ہوگیا۔ غربت کی سیاہ رات جاتے جاتے پھر لوٹ آئی۔ ماں محلہ میں سر اونچا کرکے چلنے لگی تھی۔ یہ فخر شاید خدا کو پسند نہیں آیا کہ ملک الموت نے ماں کا سر نیچا کردیا۔ اس کا لخت جگر چھین کر اس کو بے آسرا ہی نہیں بے دست و پا کر ڈالا۔ رنگین پایوں والی چارپائی بھیا کا انتظار ہی کرتی رہ گئی۔ اس پر لیٹنا بھائی کو نصیب نہ ہوسکا۔ ہم ان کا آخری دیدار تک نہ کرسکے کہ وہ ہم سے ہزاروں میل دور منوں مٹی تلے دفن کردئیے گئے۔ ہم میں سے کس کے پاس سکت تھی کہ ان کا تن مردہ لینے جاتا۔ میری منگنی ٹوٹ گئی۔ پولیس والے نے مجھ سے نہیں ایک ایسے بھائی کی بہن سے شادی کی خواہش کی تھی جو دیار غیر میں کما رہا تھا۔ جب بھائی نہ رہا تو کمائی بھی نہ رہی پھر یہ رشتہ کس بنیاد پر قائم رہتا۔ رفتہ رفتہ سب ہم سے دور ہوگئے۔ چند دنوں میں جو سماجی مقام بھائی کے ڈرافٹوں سے بنا تھا وہ ریت کا گھروندا ثابت ہوا۔ ماں پھر سے دوسروں کے گھروں میں جاکر برتن مانجھنے لگی۔ بھائیوں نے اسکول سے نام کٹوالیا۔ میرے بوڑھے باپ کے کپڑے پھر سے میلے ہوگئے اور اس نے نیم کے درخت تلے کچہری جمانا چھوڑ دیا ہے۔ جواں سال بیٹے کے بعد اس کو جینے کی آرزو نہیں رہی تھی۔ آہ کاش میرا بھائی دیارِ غیر نہ جاتا وطن میں ہی کوئی محنت مزدوری کرلیتا۔ کاش ہم ایسی دولت کی شکل ہی نہ دیکھتے جو صرف چند دنوں کے لئے آئی تھی لیکن جس کی خاطر میرے بھائی نے ہم سے دائمی جدائی یوں مول لی کہ ہم ان کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے۔ موت تو بہرحال انسان کو ہر جگہ آنی ہے لیکن ہمارے دکھ کو وہی سمجھ سکتے ہیں جن کے پیاروں کو دیار غیر میں اس قسم کے حادثات پیش آچکے ہیں۔ ر۔ک ملتان | null |
null | null | null | 89 | https://www.urduzone.net/soteli-ma-ka-naam-bura-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | میری شادی جس شخص کے ساتھ ہوئی، اس کی پہلی بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ کر اللہ کو پیاری ہو گئی تھی۔ سب سے بڑے لڑکے کا نام قاسم تھا اور جب میری شادی ہوئی، وہ میٹرک میں پڑھ رہا تھا۔ قاسم ذہین تھا، اس کو پڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن میں نے محسوس کیا کہ یہ لڑکا کچھ الجھا الجھا سا رہتا ہے۔ ماں کی کمی کے علاوہ اس کو باپ سے بھی وہ شفقت حاصل نہیں تھی جس کا وہ مستحق تھا۔ سوچا کہ ان بچوں کو مجھے ماں کا پیار دینا چاہیے تاکہ ان کے دل جو ماں کے مرنے کے بعد مرجھا سے گئے ہیں پھر سے شاداب ہو جائیں اور یہ زندگی کے کاموں میں خاطرخواہ دلچسپی لے سکیں۔ یاسر ان دنوں پانچویں میں پڑھتا تھا، وہ کچھ کمزور سا تھا اور اپنی عمر سے چھوٹا نظر آتا تھا۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے وہ بیمار رہتا تھا۔ یاسر کو پڑھنے لکھنے کا شوق نہ تھا۔ سارا دن کھیل کود میں ضائع کر دیتا تھا اور دونوں لڑکیاں گھر میں بیکار رہتی تھیں۔ انہیں ان کے والد نے مدرسے جانے ہی نہیں دیا تھا۔ مہ وش بڑی اور گل ناز چھوٹی تھی۔ شروع میں دونوں ہی کھنچی کھنچی رہتی تھیں، پھر میرے اچھے رویّے نے ان بچوں کو مجھ سے قریب کر دیا۔ جلد ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ میرا شوہر اتنا برا آدمی نہیں تھا ایک بری عادت کے سوا کہ وہ بہت کنجوس تھا، اس میں اور کوئی خرابی نہ تھی مگر یہ کنجوسی بھی کسی عذاب سے کم نہ تھی جس نے ہم سب کو ویران کر کے رکھ دیا۔ قاسم نے میٹرک اچھے نمبروں سے پاس کر لیا۔ سب ہی اس کو داد دینے لگے مگر وہ کسی اور فکر میں غلطاں تھا۔ چاہتا تھا کہ آگے پڑھے لیکن یقین تھا کہ باپ اس کو اعلیٰ تعلیم کے لیے رقم آسانی سے نہیں دے گا کیوں کہ کالج کی تعلیم کے لیے اس کو لازماً شہر جانا اور ہوسٹل میں رہنا پڑتا۔ اب ایک ہی راستہ تھا کہ اس ہونہار بچے کے تعلیمی اخراجات میں خود اٹھائوں۔ مجھے میکے سے کافی زیور ملا تھا کیونکہ میں ان کی اکلوتی بیٹی تھی۔ ماں، دادی، نانی اور پھوپی سب ہی کے تمام خاندانی زیورات میرے حصے میں آئے تھے۔ سوچا انہیں گروی رکھ دوں تو کافی رقم مل جائے گی جس سے قاسم کے تعلیمی اخراجات باآسانی نکل آئیں گے۔ لہٰذا میں نے شوہر سے روپوں کے لیے تقاضا کرنے کی بجائے اپنے زیورات گروی رکھ دیئے اور رقم حاصل کر لی۔ اب مجھے کوئی فکر نہ رہی میرے پاس کافی رقم تھی جس سے میں اپنے بیٹے کے تعلیمی اخراجات برداشت کر سکتی تھی۔ میں نے قاسم کو پڑھنے کے لیے شہر بھیج دیا اور اس کا داخلہ ہوسٹل میں کرا دیا۔ ایک سال کا خرچ بھی اسی شہر کے ایک بینک میں اس کے اکائونٹ میں جمع کرا دیا تاکہ اس کو بار بار رقم مجھ سے مانگنی نہ پڑے۔ جب قاسم نے تعلیم مکمل کر لی، ہم نے اس کی شادی کر دی۔ اس نے بہت ضد کی کہ میں اپنی پسند سے شادی کروں گا مگر میرے شوہر نے اس کی شادی اپنی مرضی سے کی۔ قاسم شادی کے بعد بیوی کو لے کر شہر چلا گیا اور وہیں رہنے لگا، البتہ ہر ماہ کچھ رقم ہمیں ضرور ارسال کر دیا کرتا تھا۔ قاسم مجھ سے بہت محبت کرتا تھا اور بہو بظاہر اچھا سلوک رکھتی تھی لیکن جب اس کو علم ہوا کہ قاسم کچھ رقم مجھے علیحدہ سے اس لئے دیتا ہے کہ میں نے اپنے زیورگروی رکھے ہوئے ہیں تو بہو کو یہ بات پسند نہ آئی اور اس نے کوشش کی کہ قاسم کو ہم سے دور کر دے تاکہ وہ مجھے رقم دینا بند کر دے۔ بہو کی کوششیں رنگ لائیں بیٹا بدظن ہوگیا، یہاں تک کہ اس نے مجھ سے بات چیت ترک کر دی اور گھر کے اندر آنا چھوڑ دیا۔ اب وہ کبھی بیوی کے ساتھ گائوں آتا تو گھر کے اندر نہ آتا بلکہ اپنے باپ اور بھائی کو باہر بلا لیتا۔ وہ مجھ سے نہیں ملتا تھا۔ تب سوچتی کہ اگر میں اس کی سگی ماں ہوتی تو کیا وہ پھر بھی ایسا ہی کرتا حالانکہ میں نے سگی ماں بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، پھر بھی قاسم سوتیلا بن گیا۔ ان دنوں میں قاسم سے زیادہ یاسر کی وجہ سے پریشان تھی جس کے عشق نے ہمیں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا تھا۔ ہر طرف اس کے اور بینا کے چرچے تھے۔ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ یہ باز آنے والا نہیں ہے، بدنامی سے تو بہتر ہے کہ اس کی شادی بینا سے ہی کر دی جائے۔ یاسر کی ضد کے باعث بالآخر ہم بینا کے والدین کے گھر پہنچے اور ہم نے ان سے رشتہ مانگا۔ انہوں نے تولہ زیورات اور پکے مکان کی شرط رکھی تو وہ شرط میں نے پوری کی۔ میں نے اپنے زیورات بینا کی بری میں رکھے اور اپنے بھائیوں سے کہہ کر یاسر کا کمرا پکا کروا دیا۔ اب تک حالات ٹھیک تھے، میں اتنی بے سکون نہ تھی مگر جوں ہی بینا نے گھر میں قدم رکھا، ہم بے سکون ہو گئے۔ وہ اچھے گھرانے کی لڑکی نہ تھی، اس پر اس کی عادتیں بھی اچھی نہ تھیں۔ میری تو جان ہی مشکل میں آ گئی۔ اب میں کھانا پکا کر ان دونوں کو ان کے کمرے میں پہنچاتی تھی۔ چائے بھی ٹرے میں سجا کر صبح شام پیش کرتی، غرض ان کا ہر کام خود ایک خدمت گار کی طرح انجام دیتی تھی۔ یہ سلسلہ تین سال تک چلا اور ان تین برسوں میں بینا تین بچوں کی ماں بن گئی مگر ایک دن بھی اس نے شکریہ کا ایک لفظ نہ کہا۔ اب وہ میرے تین چھوٹے بچوں سے خار کھانے لگی۔ وہ ان کا وجود گوارا نہیں کرتی تھی حالانکہ سارا دن پلنگ پر بیٹھی رہتی اور میں اس کے سامنے ملازمہ کی مانند کام کرتی۔ اس کے علاوہ میں گھر اور اپنے بچوں کو بھی سنبھالتی تھی۔ میرے شوہر بھی یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور حیران ہوتے تھے۔ بالآخر ان سے رہا نہ گیا۔ ایک دن انہوں نے یاسر سے کہہ دیا کہ بہو کا فرض ہے ساس کی خدمت کرے، نہ کہ ساس بہو کی خدمت کرے۔ بس پھر کیا تھا گھر میں بھونچال آ گیا۔ یہ بات سن کر بینا ہی نہیں ہمارا بیٹا بھی خفا ہو گیا اور اس کی بیوی میری دشمن بن گئی۔ اس نے یہ بھی نہ سوچا کہ میں اس کی ماں جیسی ہوں اور کتنے سال اس کی خدمت کرتی رہی ہوں۔ بینا کے خاندان میں کسی گھر میں سکون نہ تھا۔ ان کی عورتیں یوں ہی کسی نہ کسی کو دوست بنا کر شادی کر لیتی تھیں اور سسرال سے علیحدہ ہو جاتی تھیں۔ بینا موقع کی تلاش میں تھی کہ کسی طرح وہ مجھے دوسروں کی نظروں میں گرا دے، اس کی یہ امید بر آئی۔ ہوا یہ کہ اس کے جڑواں بچے بیمار ہو گئے اور ہمیں ان کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ وہ شہر کے اسپتال میں تھے۔ اگر گھر سے کوئی چیز منگوانی ہوتی تو بینا اپنی بھابی صبا کو بھیجتی تھی۔ وہ ان کے کمرے کی صفائی، ستھرائی بھی کرتی تھی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ بینا کے کمرے میں اس کی کچھ نقدی اور زیور رکھے ہوئے ہیں۔ صبا صفائی کرنے آئی تو ان چیزوں پر بھی جھاڑو پھیر گئی۔ اس کے پاس چابی تھی، وہ اس نے کہیں گم کر دی۔ اگلے دن یاسر رقم لینے آیا تو وہاں اس کو کچھ نہ ملا، تب ہی وہ میرے پاس آیا۔ کہنے لگا، اماں نہ تو رقم ہے اور نہ زیور ہیں، مجھے رقم چاہیے کیونکہ بچوں کی دوائیں لینی ہیں۔ میں نے اس کو تسلی دی اور کچھ رقم بھی دی کہ فی الحال ادویات لے جائو، گم شدہ چیزوں کی تحقیق بعد میں کر لینا۔ ادویات لے کر جب یاسر اسپتال پہنچا۔ صبا وہاں موجود تھی۔ یاسر نے بیوی کو بتایا کہ الماری میں نہ تو رقم ہے اور نہ ہی زیورات۔ اس پر صبا نے کہا یہ تمہاری سوتیلی ماں کا کام ہے۔ میری بہن کی بیٹی دیکھ رہی تھی اور اسی نے وہ چابی اٹھائی ہے جو میں سمجھی تھی کہ گم ہو گئی ہے۔ صبا کی بھانجی بھی وہیں بیٹھی تھی۔ یاسر نے اس لڑکی سے پوچھا جس کی عمر چھ سات برس تھی، اس کو صبا نے سکھا دیا تھا لہٰذا لڑکی نے بھی کہا کہ ہاں آپ کی امی نے چابی اٹھا لی تھی اور الماری کھول کر زیور اور رقم نکالی ہے، میں نے دیکھا تھا۔ یاسر نے اس بچی کی بات مان لی۔ اس پر بینا نے کہا تمہاری سوتیلی ماں کی میرے بچوں سے اس لئے دشمنی ہے کہ اب زمین کے مزید وارث پیدا ہو گئے ہیں لیکن ایسے موقع پر اسے رقم نہیں اٹھانی چاہیے تھی جبکہ ہمارے بچے سخت بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جب چار پانچ دنوں بعد بچے ٹھیک ہو گئے اور یہ میاں، بیوی گھر آ گئے تو انہوں نے مجھ سے سخت بدکلامی کی۔ یاسر نے بھی کہا کہ تو عورت نہیں ڈائن ہے۔ میرے بچوں کو زندہ دیکھنا نہیں چاہتی۔ اس کے یہ الفاظ میرے دل پر تیر کی طرح لگے۔ مجھے شدید صدمہ پہنچا۔ یاسر کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا۔ یہ بیمار رہتا تھا جب میں آئی۔ میری خدمت نے اس کو نئی زندگی دی۔ اگرچہ زندگی خدا کی امانت ہے مگر میری کاوشیں رنگ لائیں اور یہ صحت مند ہو گیا۔ اس کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح چاہتی تھی مگر آج یہ میری بے عزتی کر رہا تھا۔ اس نے اپنی بیوی کے بہکاوے میں آ کر میری قربانیوں، محبت اور ہر بات کو نظرانداز کر دیا تھا۔ یہ بھی نہ سوچا کہ ماں ہو کر اگر میں چوری کر سکتی ہوں تو اس کی بیوی کی بھابی چوری کیوں نہیں کر سکتی۔ اس نے ایسی عورت کو معتبر سمجھ لیا جس نے چار، پانچ دن ان کے کمرے میں جھاڑو دی تھی اور میں نے جو اس کی زندگی سے کانٹے چن کر پھول بکھیرے تھے تو اس نے مجھے معتبر نہیں سمجھا، محض اس لیے کہ میں بدقسمتی سے اس کی سوتیلی ماں تھی۔ اے کاش کوئی سوتیلی مائوں کا دکھ بھی سمجھے کہ ہر عورت جو سوتیلی ماں ہو، بری نہیں ہوتی جیسے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ س۔خ حاصل پور | null |
null | null | null | 90 | https://www.urduzone.net/maya-ka-saya-bura-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | جب میں نے ایک خوشحال زمیندار گھرانے میں جنم لیا تو دادا، دادی، والدین، پھوپھیاں اور چچا سب ہی خوش تھے۔ گویا میری پیدائش ان کے لئے نویدعید تھی۔ یہ وہ دور تھا جب بیٹیوں کی پیدائش پر والدین اداس اور کنبہ کلیجہ مسوس کر رہ جاتا تھا لیکن میرے خاندان والے اللہ تعالیٰ کی رضا کو ہر چیز پر مقدم سمجھتے تھے۔ ان کے لئے بیٹی بھی ایک انعام خداوندی تھی۔ سب مجھے پیار سے مادام کہتے تھے۔ دادا کے گھر کے قریب دو دولت مند ہندو رہتے تھے۔ تقسیم برصغیر کے وقت جب وہ جانے لگے تو دادا سے کہا۔ آپ کو امین سمجھ کر ہم اپنے راز سے واقف کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ان کو اپنے گھروں میں لے گئے اور دونوں نے اپنے اپنے مکان کے اندر ایک جگہ کی نشاندہی کرکے بتایا۔ ہم نے اپنا مال و دولت اس جگہ دفن کردیا ہے۔ صرف آپ کو یہ راز بتا کر جارہے ہیں، اگر زندگی رہی اور صحیح سلامت بھارت پہنچ گئے اور دوبارہ حالات سازگار ہوئے پھر واپس لوٹے تو آپ کے مہمان ہوں گے۔ ہمارا راز کسی کو نہ بتانا۔ ہم اپنا مدفون خزانہ آکر لے لیں گے۔ ہمارا بیس برس تک انتظار کرنا۔ اس عرصے میں نہ لوٹے تو آپ نکال لینا۔ ہماری طرف سے آپ کے لئے یہ تحفہ ہوگا۔ ان دونوں ہندو پڑوسیوں سے دادا جان کی اچھی دوستی رہی تھی۔ انہوں نے وعدہ کرلیا۔ بیس برس کا عرصہ پلک جھپکتے گزر گیا۔ دادا اب بوڑھے ہوگئے تھے۔ چاہتے تھے کہ وہ لوگ آکر اپنی امانت نکال کر لے جائیں۔ دادا نے ان دونوں مکانات کے درمیان کی دیواریں گرا کر اسے باڑے میں تبدیل کرا لیا تھا۔ وہاں وہ اپنا گھوڑا اور بھینس وغیرہ باندھتے تھے۔ بیس برس بعد ان دونوں ہندو پڑوسیوں کو پاکستان آنے کا موقع ملا۔ وہ چند دن کا ویزا لے کر آئے اور دادا جان سے ملے۔ ان کے دو بیٹے ساتھ تھے۔ جب وہ آئے اس وقت دادا جان بہت ضعیف ہوچکے تھے۔ انہیں یقین نہ آرہا تھا کہ یہ لوگ زندہ سلامت ہیں اور ملنے آئے ہیں۔ بہرحال پرانی دوستی کے سبب خوش ہوئے، ترکاریوں کے کئی سالن بنوائے۔ ان کی خاطر مدارات کی اور بتایا کہ آپ کی امانت محفوظ ہے، اگر آپ لوگ بیس برس اور نہ آتے تب بھی آپ کی امانت زمین کے سینے میں موجود رہتی۔ میں نے اپنے بیٹے کو وصیت کررکھی ہے کہ آپ کی اولاد میں سے کوئی آکر اس جگہ کی صحیح نشاندہی کرے تو امانت ان کے حوالے کردینا۔ وہ بہت مشکور تھے۔ کہا ملک صاحب ہمیں آپ سے اسی دیانت کی امید تھی، تبھی آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کو امین بنایا۔ ہماری خوش قسمتی کہ بھگوان نے آپ کی عمر دراز کی اور آپ سے دوبارہ ملاقات کا موقع ملا۔ وہ چار روز ٹھہرے تھے۔ انہوں نے رات کے وقت کھدائی کرکے اپنی امانت نکالی اور جاتے ہوئے کچھ اشرفیاں اور جواہر بطور تحفہ دادا جان کو دے گئے۔ جب اس بات کی سن گن میرے والد کو ہوئی انہوں نے اپنے باپ سے کہا۔ بابا جان وہ صراف تھے، مالدار تھے۔ آپ کی ایمانداری کا صلہ دے گئے ہیں تو تھوڑی سی اشرفیاں مجھے دے دیجئے، کاروبار کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ وہ جو دینا چاہتے تھے، میں نے نہیں لیا۔ اصرار کرکے یہ دو انگوٹھیاں تحفتاً قبول کرلی ہیں۔ دوستی کی نشانی سمجھ کر ایک تم کو دوں گا اور دوسرے تمہارے چھوٹے بھائی کو ابھی ان کو انگلی میں ڈال کر باہر مت نکلنا، ان میں بہت بیش قیمت ہیرے جڑے ہیں۔ لوگ دیکھیں گے تو باتیں بنائیں گے اور بدگمانی میرے بارے میں پھیلے گی۔ کچھ عرصہ گزرا دادا کی وفات ہوگئی۔ ان کی تجوری کی چابیاں دادی نے میرے والد کے سپرد کردیں، کیونکہ وہ اب گھر کے سربراہ تھے۔ تجوری کھولنے پر اس میں سے اشرفیوں سے بھری تھیلیاں اور کچھ جواہرات نکلے جو حقیقتاً دادا کے ہندو دوست امانتداری کے صلے میں ان کو بطور تحفہ دے گئے تھے۔ والد نوجوان اور ناتجربہ کار تھے۔ دادا نے مناسب نہ سمجھا کہ بیٹے کو بتائیں۔ یہ دولت ملتے ہی ابا کے ذہن میں خیال آیا کہ دنیا کی سیر کرنی چاہئے۔ انہوں نے چھوٹے بھائی کا حق اپنے باپ دادا کی زمین سے جو حصہ بنتا تھا، وہ چچا کو دے دیا لیکن تجوری والا سرمایہ اپنے پاس رکھ لیا۔ دادی سے کہا کہ یہ ابھی کمسن ہے، میٹرک پاس کیا ہے۔ جب اسے عقل آئے گی اور خزانہ سنبھالنے کے قابل ہوگا، اسے دوں گا فی الحال اس کو بتانا نہیں ہے۔ دادی بڑے بیٹے کی ہر بات مانتی تھیں کہ کنبے کا سربراہ اب وہی تھے۔ انہوں نے کہا۔ ٹھیک ہے بیٹا جیسا تم مناسب سمجھو، میں خاموش رہوں گی مگر بہن، بھائیوں کی حق تلفی نہ کرنا۔ ان کو ان کا حصہ ضرور دینا کیونکہ یہ دولت بھی تمہارے والد کو دیانتداری کے بدلے میں ملی ہے، انہوں نے لوٹی نہیں ہے۔ کچھ عرصہ بعد دادی کا انتقال ہوگیا۔ والد نے پھوپھیوں کی شادیاں کردیں اور بیوی، بچوں اور بھائی کو ہمراہ لے کر کراچی آگئے۔ دادا کی زرعی زمین کافی تھی۔ بابا جان نے ٹھیکے پر دے دی کیونکہ ان کو زمین سے کوئی دلچسپی نہ تھی۔ شہر آکر چھوٹے بھائی کو کالج میں داخل کرا دیا۔ ان دنوں میں آٹھویں میں تھی۔ ہم پانچ بہنیں تھیں، چار مجھ سے چھوٹی تھیں، اسکول میں پڑھتی تھیں۔ والد نے کراچی میں ایک اچھی کوٹھی خرید لی۔ ان کے پاس کافی دولت تھی اور بغیر کچھ کئے وہ مزے سے زندگی گزار سکتے تھے۔ چچا میری دونوں پھوپھیوں سے دس برس چھوٹے تھے۔ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے لیکن ان کی زندگی تھوڑی تھی۔ وہ فورتھ ایئر میں تھے، سالانہ پرچہ دے کر گھر آرہے تھے۔ ان کی موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آگیا اور وہ سڑک پر گر گئے۔ شومئی قسمت اسی لمحے ایک تیز رفتار بس نے ان کو کچل دیا۔ وہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے۔ والد صاحب کیلئے صدمہ جانکاہ تھا، کیونکہ وہ اپنے چھوٹے بھائی سے بہت پیار کرتے تھے۔ چچا کی وفات کے بعد والد نے اپنی دونوں بہنوں کو بلایا اور کہا کہ چھوٹے بھائی کے حصے میں سے آپ لوگوں کا جو حق بنتا ہے، وہ آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ ہم اپنے والد کے ورثے سے کچھ لینا چاہتے ہیں اور نہ چھوٹے بھائی مرحوم کی وراثت سے یہ سب ملکیت ہم نے اپنی خوشی سے آپ کو بخشی ہے۔ یوں والد صاحب اپنی بہنوں کی رضا سے تمام وراثت اور دادا کی زمین جائداد کے تنہا وارث بن گئے۔ سبھی کو جہاں ہمارے چچا کی جواںسالی میں وفات کا دکھ تھا، وہاں یہ ارمان بھی والد اور ان کی بہنوں کے دل میں رہ گیا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کا سہرا نہ دیکھ سکیں اور موت ظالم ان کو لے گئی۔ چچا کی وفات کے بعد والد کا دل کراچی میں نہ لگتا تھا۔ انہوں نے اپنی بہنوں اور ان کے شوہروں سے التجا کی آپ لوگ بھی اپنا علاقہ چھوڑ کر کراچی آجائیں۔ سب ساتھ رہیں گے۔ یہاں تعلیم کی سہولت ہے، اچھے اسپتال ہیں، جبکہ ہمارے علاقے میں بجلی تک نہیں ہے۔ وہاں رہ کر ہم کبھی اپنے بچوں کی زندگی نہیں بنا پائیں گے۔ بتاتی چلوں کہ میری دونوں پھوپھیاں میرے دونوں سگے ماموئوں کی بیویاں تھیں، لہٰذا امی جان کو بھی بھابھیوں کو اپنے ساتھ رکھنے پر کوئی اعتراض نہ تھا۔ پھوپھیاں اور ان کے شوہر یعنی میرے دونوں ماموں گاڑی سے کراچی آگئے۔ بڑے ماموں کو والد صاحب نے رقم دے کر کاروبار کروا دیا اور چھوٹے کو لندن اعلیٰ تعلیم کے لئے بھجوا دیا۔ ان دنوں میں نے میٹرک کیا تھا لہٰذا مجھے ایک اچھے کالج میں داخلہ مل گیا، باقی میری بہنیں بھی اچھے اسکولوں میں پڑھ رہی تھیں۔ بڑے بہنوئی نے کاروبار شروع کردیا۔ ان کا کاروبار جم گیا اور منافع آنے لگا۔ والد کو خیال آیا، کیوں نہ میں بھی کاروبار کروں۔ انہوں نے میرے ماموں کے ساتھ کاروبار میں شرکت اختیار کرلی۔ چھوٹے ماموں لندن میں زیرتعلیم تھے، والد ان سے ملنے جاتے رہتے تھے۔ ان کو لندن پسند آگیا اور بڑے ماموں سے صلاح کی کہ اگر میں وہاں سکونت اختیار کرلوں تو تم یہاں کاروبار سنبھالو اور میں وہاں ہمارا کاروبار وسیع ہوتا جائے گا۔ سرمایہ تو ابو کا تھا۔ جو وہ کہتے تھے، ماموں مان لیتے تھے۔ والد ہمیں لے کر لندن میں اقامت پذیر ہوگئے اور کاروبار شروع کردیا لیکن ان کو بزنس کا کوئی تجربہ نہ تھا۔ ادھر ماموں اکیلے رہ گئے۔ انہوں نے کچھ دوسرے کاروباری لوگوں سے مدد لینا شروع کردی۔ یہ دیانتدار لوگ نہ تھے۔ انہوں نے میرے سادہ لوح ماموں کو گھیر لیا اور شراکت دار بن کر کچھ ایسے گھپلے کئے کہ دن دونا رات چوگنا ترقی کرتا بزنس رفتہ رفتہ بیٹھنے لگا۔ ادھر والد صاحب اپنی دولت کا بہت سا حصہ گنوا کر لندن سے پاکستان واپس لوٹ آئے اور یہاں نئے سرے سے بزنس جمانے کی کوشش کی لیکن زمیندار کا بیٹا ایک اچھا زمیندار تو ہوسکتا ہے، اچھا بزنس مین نہیں ہوسکتا کیونکہ بزنس کے لئے جس تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اس کے پاس نہیں ہوتا۔ بڑے ماموں ان کی بیوی میری پھپھو اور ان کے بچے ابھی تک والد کے خریدے ہوئے بنگلے میں رہتے تھے۔ بابا جان نے امی اور ہم پانچ بہنوں کو ان کے سپرد کیا اور خود دوبارہ لندن چلے گئے۔ اس اثنا میں چھوٹے ماموں نے اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی تھی۔ وہ وطن لوٹ آئے لیکن والد نہ لوٹے اور وہاں انہوں نے ایک انگریز حسینہ سے شادی کرلی جو ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ وہ اپنی انگریز بیوی کی زلف گرہ گیر کے ایسے اسیر ہوئے کہ ہمیں اور ہماری والدہ کو بھول گئے۔ اب ہم پانچوں بہنیں اور امی بڑے ماموں کی نگرانی میں تھے، مستقل انہی کی ذمہ داری ٹھہرے۔ ممانی سگی پھوپی ہونے کی وجہ سے ہمیں گھر سے نہیں نکال سکتی تھیں، کیونکہ گھر ابو کا تھا لیکن بابا جان نے ہم سے وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ایسا ناتا توڑا کہ خرچہ بھیجنا تو کجا خط تک نہ لکھتے تھے۔ کوئی رابطہ باقی نہ رکھا۔ ماموں ہی ہماری کفالت کرتے تھے۔ ان کے اپنے بھی پانچ بچے تھے۔ ہم دس بچے ایک گھر میں رہتے تھے۔ پھوپی کو ابو سے پیار تھا، وہ ہمیں بھی پیار کرتی تھیں لیکن بڑے ماموں کا بزنس ختم ہوچکا تھا۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرلی تھی۔ تنخواہ تھوڑی تھی جس سے اتنے بڑے کنبے کا گزارہ بہت مشکل سے ہوتا تھا۔ وہ تعلیم کو ضروری سمجھتے تھے۔ بچوں کی تعلیم کو بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ امی جان مشین پر پھول بنانے کی ماہر تھیں۔ ان کو سلائی کڑھائی کے سب ہنر آتے تھے۔ کروشیہ کے کام میں وہ طاق تھیں۔ کپڑوں کی کٹائی، سلائی میں درزیوں کو مات دیتی تھیں۔ جب اخراجات کا جن قابو سے باہر ہونے لگا، انہوں نے اپنے ہنر سے مالی حالات میں ماموں کی معاونت شروع کردی۔ اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے محروم رکھا تھا۔ چھوٹے ماموں لندن سے پڑھ کر آئے تھے تو ان کو بیرون ملک ایک اچھی نوکری مل گئی۔ وہ انجینئر بن چکے تھے، وہ بیوی کو بھی بیرون ملک لے گئے۔ یوں ان لوگوں کو بھی ہم سے دور کردیا۔ بڑے ماموں ہمارا واحد سہارا تھے۔ میں نے بی۔اے کرنے کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور ایم۔اے کرتے ہی ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہوگئی۔ اس دوران والد ایک بار وطن آئے تھے۔ ایک روز ہمارے ساتھ رہے پھر گائوں چلے گئے۔ تمام اراضی فروخت کردی۔ تھوڑی سی رقم والدہ کے نام بینک میں ڈلوا دی کہ تم یہ بچیوں کی شادی پر خرچہ کرنا۔ دوبارہ آنے کا وعدہ کرکے گئے پھر نہ لوٹے، وہیں کے ہوگئے۔ ماموں نے رشتے تلاش کرکے میری تینوں چھوٹی بہنوں کی شادیاں کردیں لیکن میں نے شادی پر ملازمت کو ترجیح دی، کیونکہ ماموں پر اپنے بچوں کی بھی ذمہ داریاں تھیں۔ میں ان کے بوجھ کو کم کرنا چاہتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے مدد کی۔ مجھے ایک مناسب ملازمت مل گئی، ماموں نے اپنا علیحدہ گھر خرید لیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کی شادیاں کرنی تھیں۔ دونوں لڑکیوں کی شادیاں کردیں اور تین بیٹوں کو بھی بیاہ دیا۔ ان کی بہویں آگئیں۔ وہ غیر خاندان سے تھیں لیکن آفت کی پرکالا تھیں۔ ان کو ہمارا وجود کھٹکتا تھا اور امی کی کسی نہ کسی بات پر اہانت کرتیں، ان کو ملازمہ کا درجہ دیتیں۔ بہانے بہانے سے مجھے اور چھوٹی بہن کو ٹینشن دینے لگیں تو ماموں اپنے کنبے کو لے کر الگ ہوگئے۔ وہ اپنے گھر میں چلے گئے۔ امی نے چھوٹی بہن کی شادی کرنی تھی اور پلے رقم نہ تھی۔ انہوں نے گھر بیچ دیا اور فاریہ کو جہیز دے کر عزت سے رخصت کیا۔ ہم لوگ ایک چھوٹے سے دو کمروں کے فلیٹ میں منتقل ہوگئے۔ امی اب ضعیف ہوگئی تھیں، شوگر کے مرض نے ان کی صحت تباہ کردی تھی۔ وہ سارا دن ایک جگہ بیٹھی رہتیں، چلنے پھرنے سے معذور ہوگئی تھیں۔ میری فکر دن، رات ان کو کھائے جاتی تھی۔ کہتی تھیں ساری میری بیٹیاں اپنے گھروں کی ہوگئی ہیں، تم نے ان کے لئے قربانی دی اور اب میں تمہاری خوشی دیکھنا چاہتی ہوں۔ جب تم اپنے گھر کی ہوجائو گی تب سکون سے مرسکوں گی۔ میری شادی کی عمر نکل چکی تھی، اب بڈھے ٹھڈے ہی ملتے تھے۔ ایسوں سے رشتہ کرکے آخری عمر میں ان کی سیوا کرنے سے بہتر تھا کہ اپنی بوڑھی ماں کی خدمت میں عمر بسر کردوں۔ بھلا ماں کو میں کیسے اور کس کے آسرے پر تنہا چھوڑ سکتی تھی۔ ایک دو میری عمر کے رشتے آئے بھی تو وہ دوسری شادی کے آرزومند تھے۔ پہلی بیوی اور بچوں کے ہوتے دوسری شادی کرنا چاہتے تھے۔ ایسی زندگی مجھے قبول نہ تھی۔ سوتن کے جھنجھٹ سے بن بیاہی رہنا بھلا تھا۔ امی کہتی تھیں میرے بعد تیرا کیا ہوگا۔ اب تمہیں کوئی کنوارہ مرد تو ملنے سے رہا۔ رنڈوے، بچوں والے یا پھر سن رسیدہ مرد کا رشتہ ملے گا۔ عورت کی زندگی میں مرد کا سہارا لازم ہے۔ اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی شریف انسان کو جیون ساتھی بنا لو۔ میں نے کبھی امی جان کی نافرمانی نہیں کی تھی لیکن اس معاملے میں فرمانبرداری نہ کرسکی۔ دل میں شادی کی خواہش مر چکی تھی۔ والدہ کی ناراضی کی پروا نہ کی اور شادی کے لئے ہامی نہ بھری۔ وہ دن بھی آگیا جو ہر انسان کی زندگی میں آتا ہے۔ والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں اور میں تنہا رہ گئی۔ رشتہ دار اپنی زندگیوں میں مگن اور بہنیں اپنے گھروں میں خوش تھیں۔ جہاں جاتی دو دن بعد گھر لوٹ آتی۔ محسوس کرتی کہ میری کسی کو ضرورت نہیں ہے۔ کوئی کیوں میری پروا کرے۔ آج پنشن پر گزارہ ہے اور اکیلے زندگی کے دکھ سکھ سہ رہی ہوں۔ سر پر بڑھاپا ہے۔ لگتا ہے کسی روز اکیلے ہی فلیٹ میں مر جائوں گی۔ دو چار دن بعد جب پڑوسیوں کو بدبو آئے گی، تب دنیا کو پتا چلے گا کہ کوئی بے چاری مر گئی ہے۔ تب کوئی فلیٹ لے لے یا میرا سامان لے جائے، مجھے کیا۔ زندگی کے جو دن باقی ہیں، وہ تو جینا ہی پڑیں گے۔ سوچتی ہوں اگر والد صاحب کو دولت نہ ملتی، وہ کبھی لندن جانے کی نہ سوچتے۔ لندن نہ جاتے تو میم سے بھی شادی نہ کرتے۔ ہمارا ایک گھر ہوتا، اپنے ہاتھوں سے ہماری شادیاں کرتے۔ مجھے ماں اور بہنوں کی کفالت کی خاطر نوکری کا طوق عمر بھر کے لئے گلے میں نہ ڈالنا پڑتا۔ میں بھی ایک عام لڑکی کی طرح زندگی کی خوشیاں دیکھتی۔ میرا بھی گھر ہوتا، والد کا سایہ سر پر ہوتا، ہماری شادیاں دادا جان کی حیثیت کے مطابق ہم پلہ معزز گھرانوں میں ہوتیں۔ میری بہنیں اوسط درجے کے غیر لوگوں میں مختلف شہروں میں زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوتیں۔ والدہ کا آخری دیدار کرنے سے بھی محروم رہ گئیں اور ہم والد کا آخری دیدار نہ کرسکے۔ خدا جانے ان کی قبر کہاں ہے اور وہ دیارغیر میں کس جگہ مدفون ہیں مادام سیدہ لاہور | null |
null | null | null | 91 | https://www.urduzone.net/himmat-na-hari-teen-auratien-teen-kahaniyan/ | والدہ گائوں اور والد شہر کے رہنے والے تھے۔ وہ ان دنوں پڑھ رہے تھے جب دادا جان بیمار ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے گلے کا کینسر بتایا۔ بہت علاج کرایا، آپریشن بھی ہوا لیکن وہ ٹھیک نہ ہوسکے۔ جب کھانا پینا بند ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ اب مجھے اپنے بھائی کے پاس لے چلو۔ دادا جان بول نہ سکتے تھے، لکھ کر مدعا بیان کرتے تھے۔ ابو کے چچا نسبتاً ایک چھوٹے شہر میں رہا کرتے تھے۔ دادا کی خواہش پر دادی تینوں بچوں کے ہمراہ اپنی سسرال چلی گئیں۔ آٹھ ماہ بعد دادا کی وفات ہوگئی۔ عدت کے بعد بچوں کو لے کر وہ اپنے گھر لوٹ آئیں۔ کراچی میں ان کا ذاتی مکان تھا لیکن دونوں بیٹے ابھی پڑھ رہے تھے۔ پھپھو بھی ساتویں کی طالبہ تھیں۔ چند دن میں جمع پونجی ختم ہوگئی، گھر کیسے چلتا دیور کو احوال لکھا۔ انہوں نے جواب دیا۔ اپنا مکان کرائے پر اٹھا دیں اور بچوں سمیت یہاں آجائیں، چھوٹے شہر میں اخراجات کم ہوں گے، گندم اناج کا خرچہ نہ ہوگا کہ یہ اشیا گھر کی ہیں۔ تعلیم سستی ہے، عزت سے رہنا بہتر ہے۔ بڑے شہر بڑے اخراجات آپ مسلسل مسائل میں گھرتی چلی جائیں گی۔ امی کو دیور کا مشورہ مناسب لگا۔ کوٹھی کو جو دو منزلہ تھی، کرائے پر اٹھا دیا، بوریا بستر سمیٹ کروہ دیور کے گھر آگئیں۔ وہ فیصل آباد کے نزدیکی گائوں میں رہتے تھے۔ یہاں ان کی زرعی زمین تھی اور شہر سے یہ گائوں بہت قریب تھا۔ کراچی کے اچھے کالج سے یہاں سرکاری کالج میں انہوں نے اپنے بیٹوں کا داخلہ کرا دیا۔ معیار تعلیم کچھ زیادہ بہتر نہ تھا لیکن بنیاد مضبوط تھی لہٰذا ابو نے اعلیٰ نمبروں سے بی۔اے کرلیا، چچا بھی شاندار نمبر لے کر کامیاب ہوگئے اور افسر بن گئے جبکہ ابو نے ایل ایل بی کے لئے دوبارہ کراچی کا رخ کرلیا۔ میں نے میٹرک پاس کیا تو گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبہ ہوگئی۔ امی پر یہ کڑا وقت تھا۔ ددھیالی رشتہ دار اچھے لوگ تھے، ہر طرح سے سپورٹ کیا تو تینوں بہن، بھائی تعلیم مکمل کرسکے۔ ابو کی ایل ایل بی کے دوران ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی، اس کا نام صبا تھا۔ ابو کو صبا پسند آگئی۔ وکالت پاس کرتے ہی دادی سے کہا کہ میں نے لڑکی پسند کرلی ہے۔ اس کے والدین ان دنوں کراچی میں سکونت پذیر ہیں، آپ چل کر صبا کو دیکھئے اور اس کے گھر والوں سے ملئے۔ آپ کو یہ لوگ اچھے لگیں تو رشتے کی بات کرلیں۔ دادی نے سوچا جب بیٹا اپنے منہ سے شادی کی بات کررہا ہے اور لڑکی بھی پسند کرلی ہے تو جانا چاہئے، ورنہ بڑے شہر میں اکیلے رہ کر اگر اپنی مرضی سے شادی کرلے تو میں کیا کرلوں گی۔ شوہر کا سایہ بھی سر پر رہا نہیں ہے۔ وہ ابو کے ساتھ صبا کے گھر گئیں۔ دونوں میں شادی کے عہدوپیمان ہوچکے تھے۔ لڑکی کے باپ نے کہا۔ بہن اچھا ہوا کہ آپ آگئی ہیں۔ اگر نہ آتیں ہم آپ کے لڑکے کے ساتھ شادی کی تاریخ رکھ لیتے کہ ہماری بیٹی بہت لاڈلی ہے۔ دیکھئے آپ کے تاخیر سے آنے پر رورو کر ہلکان ہوچکی ہے، کھانا پینا چھوڑ رکھا ہے۔ دادی نے لڑکی کی صورت بھی صحیح طرح سے نہ دیکھی اور اس کے باپ کو رضامندی دے دی۔ جلد ہی شادی ہوگئی اور صبا دلہن بن کر ابو کے گھر آگئیں۔ پھر جلد ہی پھپھو کی شادی کردی۔ گھر میں ابو، ان کی دلہن اور دادی رہ گئے۔ چچا کو ملازمت کے سلسلے میں گھر سے دور رہنا پڑتا تھا۔ ان کی ڈیوٹی جہاں ہوتی، وہاں رہتے۔ کبھی کبھار عید وغیرہ پر ایک دو روز کے لئے گھر آجاتے تھے۔ ابو، دادی اور صبا امی کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔ ابو نے وکالت شروع کردی۔ نئی نئی پریکٹس تھی، ابھی کوئی خاص آمدنی نہ تھی۔ ایسے میں گھر کرائے کا ہو تو کیسے گزارہ ہو۔ صبا قناعت پسند لڑکی تھی۔ اپنے گھر میں اچھے برے دن دیکھے تھے، تنگی ترشی میں بھی صبر سے کام لیتی تھی۔ دادی کو اس سے یوں تو کوئی شکایت نہ تھی لیکن وہ جس گھرانے سے آئی تھی، وہاں کا طرززندگی دادی کے گھر کی طرز زندگی سے کافی مختلف تھا تاہم دادی نے یہ سوچ کر سمجھوتہ کرلیا کہ اس میں میری بہو کا کیا قصور، اس نے جس ماحول میں آنکھ کھولی، وہی ماحول اس کے ساتھ رہے گا۔ رفتہ رفتہ ہمارے گھرانے کا طورطریقہ سیکھ لے گی۔ امی، ابو کی شادی کے تین سال بعد میں نے جنم لیا۔ میرے جنم لیتے ہی والد صاحب کے دن پھرنے لگے۔ ان کی وکالت خوب چلنے لگی۔ جس کام میں ہاتھ ڈالتے، کامیاب ہوجاتے۔ مٹی کو بھی ہاتھ لگاتے تو وہ سونا بن جاتی۔ والد مجھے پا کر بہت خوش تھے۔ کہتے تھے کہ اللہ نے ایک ننھی سی پری سے نوازا ہے۔ میری پیدائش کے بعد ابو میری ماں کا بھی بہت خیال رکھنے لگے۔ ان کو نوکر اور خدمت گار رکھ کر دیئے۔ وہ سارا دن مجھے لے کر اے۔سی والے کمرے میں بیٹھی رہتیں۔ ابو کہتے بے شک جتنی چاہے ملازمائیں رکھ لو مگر میری بیٹی کو گود سے نیچے نہ اتارنا، اس کے پیر میلے نہ ہوں، اس کو نہ رلانا۔ اللہ نے مجھے بہت خوبصورت بیٹی دی ہے، جتنا شکر کروں کم ہے۔ میں واقعی بہت خوبصورت تھی۔ ہمارے ددھیال والے حسین لوگ تھے، ننھیال بھی اچھی صورت و شکل والے تھے۔ میں نے دونوں طرف سے حسن کی دولت سمیٹی تو صورت لاکھوں میں ایک ہوگئی اور یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرشمہ تھا، ورنہ صورت معمولی بھی ہوسکتی تھی۔ رب عظیم جس کو چاہے حسن کی دولت سے نوازے۔ جب میرا نام رکھنے کا مرحلہ آیا تو بہت دنوں تک سب سوچ و بچار کرتے رہے۔ کسی نے کوئی نام بتایا اور کسی نے کوئی دادی میرا نام عائشہ یا مریم رکھنا چاہتی تھیں اور ابو نے صوفیہ تجویز کیا لیکن امی نہ مانیں۔ ایک روز دادی کی ملنے والی آئیں۔ میں پالنے میں سو رہی تھی۔ مجھے دیکھتے ہی بے اختیار ان کے منہ سے نکلا یااللہ کتنی معصوم صورت ہے۔ آج تک میں نے ایسی صورت نہیں دیکھی۔ اس کے مکھڑے پر تو جیسے معصومیت نور کی طرح برس رہی ہے۔ نام کیا رکھا ہے اس کا ابھی سوچ رہے ہیں۔ دادی نے جواب دیا۔ میری مانو تو اس کا نام اس کی صورت کی نسبت سے معصومہ رکھ دو۔ یہ نام اس پر خوب جچے گا۔ اس خاتون نے کچھ اس طرح زور دے کر کہا کہ ابو نے بھی سن لیا۔ اپنے کمرے سے اٹھ کر آگئے۔ کہنے لگے۔ ٹھیک ہے بھابی حیات نے بالکل صحیح نام تجویز کیا ہے۔ ہم اپنی بیٹی کا نام معصومہ رکھیں گے۔ یوں میرا نام معصومہ رکھ دیا گیا۔ ان دنوں والد صاحب، دادا کا مکان جو دادی نے کرائے پر دیا تھا، اسے خالی کرانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے۔ کرائے دار ایسے جم کر بیٹھ گئے کہ نکلتے ہی نہ تھے، کرایہ بھی نہ دیتے تھے اور خالی بھی نہ کرتے تھے کہ بیوہ کا گھر ہے، زبردستی ہضم کرلیں گے۔ پہلے تو ابو طالب علم تھے کچھ کر نہ سکتے تھے لیکن دس برسوں میں جب وکالت جم گئی اور وہ نامی گرامی وکیل بن گئے تو اس لائق ہوگئے کہ اپنا گھر واگزار کراسکیں۔ چچا بھی اب آفیسر تھے۔ دونوں بھائیوں نے مل کر کورٹ میں درخواست دی اور چھ ماہ بعد کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ کردیا۔ ان کو اپنی کوٹھی مل گئی اور وہ اپنے ذاتی گھر کے مالک بن گئے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا انعام تھا کیونکہ جن کو گھر کرائے پر دیا تھا، وہ غیر ملک چلے گئے اور اپنے رشتے داروں کو بٹھا گئے تھے۔ ان رشتہ داروں نے رقم لے کر کسی اور فیملی کو گھر حوالے کردیا جو ہمیں جانتی تھی اور نہ ہم ان کو وہ طاقتور لوگ تھے لیکن عدالت کے آرڈر کے آگے بے بس ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ نے دادی کی دعائیں قبول کرلیں اور ہماری کھوئی ہوئی شے بطور انعام ہمیں واپس کردی۔ یہ وہ دور تھا جب والد کو فریق مخالف جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ تب ہمارے گھر کے چاروں طرف گارڈ بیٹھے رہتے تھے اور والد صاحب گھر سے نکل کر آفس بھی نہ جاسکتے تھے کہ باہر فریق مخالف کے آدمی منڈلاتے رہتے تھے۔ اسی وجہ سے ابو کے مالی حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ بنگلہ تو واپس مل گیا لیکن وکالت سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے ان کی وکالت بیٹھ گئی۔ ان دنوں میں تیسری کلاس میں تھی۔ جب والدہ کا زیور، ہماری گاڑی غرض گھر کی تمام قیمتی اشیا بکنا شروع ہوگئیں، کیونکہ والد کوئی کام نہ کرسکتے تھے۔ گھر کا آدھا خرچہ تو چچا کی مدد سے چل رہا تھا، وہی مجھے ایک مہنگے اسکول میں داخل کرا کر گئے تھے لہٰذا میری فیس چچا دیتے تھے لیکن روزبروز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے حالات خراب سے خراب تر ہونے لگے۔ بجلی، پانی، گیس کے بل، ملازمین کی تنخواہیں، راشن وغیرہ چار سال دگرگوں حالات میں جوں توں کرکے نکلے۔ امی جان پریشان رہتی تھیں۔ دادی بوڑھی تھیں مگر تعلیم یافتہ تھیں، وہ بیچاری عمر رسیدہ ہوکر بھی ایک پرائیویٹ ادارے میں پارٹ ٹائم جاب کررہی تھیں حالانکہ ان کے آرام کرنے کے دن تھے۔ والد صاحب اپنے بھائی کے پاس گئے اور اپنے حصے کی جائداد کا بٹوارہ کرکے اسے فروخت کردیا۔ تمام رقم کراچی لے آئے اور ایک تعمیراتی کمپنی میں رقم لگا دی کہ چلو وکالت ختم ہوگئی ہے، ادھر سے کچھ قسمت یاوری کرے گی تو حالات سنبھل جائیں گے۔ میرا چھوٹا بھائی ریحان پیدا ہوا تو والد کنسٹرکشن کے کام میں سرمایہ لگا چکے تھے۔ امید تھی کہ اچھے لوگوں کو سرمایہ دیا ہے، بزنس پارٹنر منافع دیں گے لیکن شہر کے حالات خراب ہوجانے سے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئے۔ امید کا یہ آخری دیا بھی بجھ گیا۔ نوبت یہاں تک آگئی کہ میرے نوزائیدہ بھائی کے دودھ کے لئے بھی رقم موجود نہ ہوتی۔ وہ بیمار ہوتا تو اسے ڈاکٹر کو دکھانے کے لئے بھی پیسے نہ ہوتے۔ ان حالات کی وجہ سے چچا نے اپنا تبادلہ کراچی کروا لیا اور وہ ہمارے ساتھ رہنے لگے۔ اب انہوں نے گھر سنبھال لیا، اخراجات اٹھانے لگے۔ ایسے حالات میں بھی انہوں نے مہنگے اسکول سے مجھے نہ نکالا۔ کہتے تھے۔ یہ وقت جوں توں کرکے کٹ جائے گا مگر میں نہیں چاہتا کہ معصومہ کی تعلیم متاثر ہو اور وہ احساس کمتری کا شکار ہوجائے۔ ان دنوں چچا کی شادی ہوئی تھی۔ وہ مجھے بہت پیار کرتے تھے۔ کہتے تھے ہمارے گھر کی رونق یہی معصوم فرشتہ ہی تو ہے، ہم سب جھیل لیں گے۔ اس کو شاندار ادارے میں پڑھائیں گے، اعلیٰ تعلیم دلوائیں گے، اس کے ناز و نعم میں کوئی کمی نہ آنے دیں گے۔ جب تک چچا ساتھ رہے، مجھے کسی قسم کی کمی کا احساس نہ ہوا۔ امی، ابو بہت پریشان رہتے تھے لیکن چچا مجھے پوری توجہ دیتے۔ روز میرا بیگ کھولتے، اسکول کی کاپیاں چیک کرتے اور خود ہوم ورک کراتے تاکہ میں کلاس میں پیچھے نہ رہ جائوں۔ امی، ابو اپنی پریشانیوں میں ایسے کھوئے کہ انہیں خبر نہ رہی ان کے دو بچے بھی ہیں جن کو ہر لمحہ ان کے پیار اور توجہ کی ضرورت ہے۔ وہ پیار تو کرتے مگر خود الجھے الجھے رہتے اور توجہ اس طرح نہ دے سکتے جیسے ماں، باپ کو دینا چاہئے۔ میں نے چچا کی توجہ کے سہارے ابھی تک خوداعتمادی کو کھویا نہ تھا اور یہ احساس ہونے کے باوجود کہ گھر کے ماحول میں تلخیاں گھلتی جارہی ہیں، زیادہ اثر نہ لیا تھا، حالانکہ میں بہت نازک مزاج اور حساس بچی تھی۔ ساتھ ہی ذہین بھی تھی کہ ہر بات آنکھ کے اشارے سے سمجھ جاتی تھی۔ جس گھر میں مالی تنگی روزبروز جڑ پکڑتی جائے، قدرتی بات ہے کہ اس گھر کے ماحول میں تلخیاں پنپنا شروع ہوجاتی ہیں۔ رفتہ رفتہ یہ تلخیاں زہر بن کر امی اور ابو کی زندگی میں گھلتے گھلتے بڑے جھگڑوں کی صورت اختیار کرنے لگیں۔ اماں کے چوبیس گھنٹے سر میں درد رہنے لگا، وہ بستر پر لیٹی ٹی وی دیکھ کر غم غلط کرتی رہتیں۔ ہانڈی چولہے سے بے نیازی برتنے لگیں۔ دادی بوڑھی تھیں ہر ممکن کوشش کرتیں کہ گھریلو ماحول میں تلخی نہ بڑھے، مگر ان کا وجود بھی امی، ابو کو کھٹکنے لگا تو انہوں نے کنارہ کرلیا۔ گھبرا کر پھپھو کے گھر ملتان چلی جاتیں۔ چچا کا کھانا امی بناتی تھیں مگر وہ ٹینشن میں رہنے کی وجہ سے خود کو زیاہ بیمار محسوس کرتیں۔ تب چچا نے سوچا کہ مجھے گھر بسا لینا چاہئے تاکہ میں اپنے ذاتی کاموں کی وجہ سے کسی پر بوجھ نہ بنوں۔ دادی، پھپھو کے گھر دو ماہ رہ کر واپس آئیں۔ انہوں نے چچا کی شادی اپنے عزیزوں میں کردی اور پھر ان کا تبادلہ دوسرے شہر ہوگیا۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے سال بعد اولاد سے نواز دیا۔ جب کسی کا گھر بس جاتا ہے اور وہ صاحب اولاد ہوجاتا ہے تو قدرتی بات ہے کہ زیادہ توجہ اپنی بیوی، بچوں کو دینے لگتا ہے۔ اب چچا مجھے فون کرتے تھے مگر اس طرح میرا خیال نہ رکھ سکتے تھے جیسے پہلے رکھتے تھے۔ پہلے اپنی گاڑی پر اسکول پہنچاتے، اب میں اکثر رکشے پر جاتی۔ جب رکشے کا کرایہ نہ ہوتا مجھے چھٹی کرنی پڑتی۔ مسلسل اس روٹین سے میری پڑھائی کا حرج ہونے لگا۔ اکثر غیر حاضری سے سبق پورے نہ پڑھ پاتی۔ اگلے روز کلاس ٹیچر کی ڈانٹ کھاتی۔ میرا چہرہ بے رونق، آنکھیں بجھی بجھی اور کم خوراکی کی وجہ سے لاغر اور کمزور ہوتی گئی۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ رات کا کھانا نہ کھایا، صبح ناشتہ پوری طرح نہ ملا اور لنچ کا ڈبہ بھی خالی جب متعدد بار ایسا ہوا تو میں ایک روز اسکول میں بے ہوش ہوگئی، تب ٹیچر نے مما کو فون کیا کہ آکر اپنی بچی کو لے جایئے، اس کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ میری صحت گرتی گئی، اسکول سے غیر حاضریاں بڑھتی گئیں۔ ہم جماعت لڑکیاں میری پریشان صورت سے گریزاں رہنے لگیں۔ ایک لڑکی نرجس نے مجھے ہر وقت تضحیک کا نشان بنانا اپنا مشغلہ سمجھ لیا، وہ امیر ماں، باپ کی بیٹی تھی۔ دوسری لڑکیاں بھی اس کی دیکھا دیکھی مجھ پر طنزیہ جملے کستیں۔ امی بیمار تھیں۔ دادی نے حالات کی وجہ سے ملازمہ نکال دی تھی۔ وہ بوڑھی ہونے کے باوجود نوکری بھی کرتی تھیں اور گھر کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتی تھیں۔ کبھی میرا یونیفارم دھونے سے رہ جاتا، کبھی جوتے پالش نہ ہوپاتے اور کبھی ناخن بروقت نہ کٹے ہوتے تب ٹیچر کلاس کے سامنے مجھے تنبیہ کرتیں تو میں اپنی سبکی محسوس کرتی۔ چوتھی میں تھی مجھے کسی نے نہ سکھایا کہ اپنے کام خود کرلوں۔ میری پریشانیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ ادھر دادی جو مسائل میرے حل کرنے کی کوشش کرتیں، وہ ایک جگہ ٹک کر نہ رہتیں۔ کبھی ملتان پھپھو کے گھر چلی جاتیں اور کبھی راولپنڈی چھوٹے بیٹے کے پاس چلی جاتیں۔ ایسے میں خود کو میں بہت تنہا اور بے یارومددگار محسوس کرتی۔ گھٹ گھٹ کر جینے سے میری خود اعتمادی اس حد تک متاثر ہوئی کہ بولنے کی سکت ختم ہوگئی۔ گھر آئے مہمانوں کو دیکھ کر چھپ جاتی، کسی کے سامنے بات نہ کرسکتی۔ اب میںاپنا مسئلہ کسی کو نہ بتاتی بس کونوں میں چھپ چھپ کر روتی اور آنکھیں پونچھ لیتی۔ اسکول میں بھی خواہ بھوک سے پیٹ میں مروڑ ہوتی یا ویسے ہی پیٹ میں درد ہوتا، گھٹ گھٹ کر روتی مگر کسی کو کچھ بتا نہ پاتی۔ ہم جماعت زیادتی کرتے، ٹیچرز نالائق سمجھ کر لفٹ نہ دیتیں، پیچھے کردیتیں۔ کسی ڈرامے، فنکشن اور ٹیبلو میں حصہ نہ دیتیں۔ میرا جی چاہتا مجھے بھی حصہ دیں مگر بول نہ سکتی۔ یہ میں ہی تھی کہ جب میرا نرسری میں داخلہ ہوا تو ہر فنکشن میں مجھے حصہ دیا جاتا اور میں فرسٹ پرائز یا ٹرافی جیت لیتی۔ مجھے ڈائس پر میڈم اپنے ساتھ کھڑا کرکے تصاویر بنواتیں جو اسکول میگزین میں شائع ہوتیں۔ اب میرا دل خون کے آنسو روتا لیکن زبان خاموش رہتی جیسے گونگی ہوگئی تھی۔ والدین کا آپس میں ایسا رویہ کہ جیسے دو اجنبی مما بستر پر لیٹی رہتیں اور ابو گھر کی بے کیف فضا سے اکتا کر کئی کئی روز گھر سے غائب ہوجاتے۔ کسی کو کچھ نہ بتاتے کہ وہ کہاں چلے جاتے ہیں۔ چچا کا فون آتا۔ وہ پوچھتے معصومہ کیسی ہو خوش تو ہو کیا کھایا اسکول لنچ میں کیا لے کر گئی تھیں کیا بتاتی کہ ابلے ہوئے آلو اور فرحان کا دودھ کا ڈبہ نہیں آیا ہے۔ وہ صبح سے رو رہا ہے۔ مما بھی ٹینشن میں ہیں، وہ رو رہی ہیں اور ابو وہ غائب ہیں۔ جانے کہاں گئے ہیں، جانے کب آئیں گے۔ ابو نے اپنی وکالت والا دفتر فروخت کردیا، اپنی کتابیں اور دفتر کا فرنیچر بیچ دیا اور اب ان کے پاس کیا رہ گیا تھا اور مما، ان کے سارے زیور بک گئے، میری چھٹی کلاس تک آتے آتے۔ چچا نے تنبیہ کی تمہاری فیس بھرتا رہوں گا لیکن تم اسکول مت چھوڑنا اور نہ اسکول تبدیل کرنا۔ بس ہمت سے کام لو۔ لینا ہی ہوگا، بھوک پیاس برداشت کرنی ہوگی۔ اگر کچھ بننا ہے تو میں تمہارا جیب خرچ الگ سے بھیجوں گا، فیس کے علاوہ چچا جب ہمارے گھر تھے، میرے لنچ کا خرچہ دیتے تھے، پھر ہمارے اسکول کی کینٹین بند ہوگئی اور وہ جو جیب خرچ میرا بھیجتے، دادی اس سے گھر کا راشن ڈلوا لیتیں۔ دادی کی تنخواہ تھوڑی تھی جو بجلی اور گیس کے بل میں چلی جاتی۔ کچھ رقم بچتی تو اپنی شوگر اور بلڈ پریشر کی دوائیں لے لیتیں۔ ہم بازار سے گزرتے ہوئے پھل فروٹ صرف دیکھ سکتے تھے، خرید نہیں سکتے تھے۔ میرے ابو لاکھوں میں کھیلنے والے شخص تھے جن کے در پر درجن بھر نوکر تھے۔ میری ماں کے آگے ملازم عورتیں صبح، شام کام کرتی تھیں۔ آج دونوں ہی حالات کے ہاتھوں بے بس تھے۔ مما مستقل ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ، دو قدم چل نہ سکتیں اور دل تھام کر بیٹھ جاتیں۔ ابو نے برے وقت میں دوستوں کو آزمایا سوائے ایک دو کے کوئی کام نہ آیا۔ ہر طرح سے کوشش کی، والد کے برے دن ختم نہ ہوئے۔ میری عمر اب آٹھ برس ہوگئی تھی۔ دادی مجھے اپنے پاس لٹا کر رات کو کہانیاں سناتیں۔ مجھے ہمت اور صبر سے کام لینے کی ترغیب دیتیں اور میں تھوڑی دیر بعد سکون کی دنیا میں کھو کر سو جاتی۔ مجھے میوزک اچھا لگتا، آرٹ اور پینٹنگ سے بہت لگائو تھا۔ پانچویں میں ہمارے اسکول میں میوزک کی کلاسز بند کردی گئیں، آرٹ کی کلاس بھی ختم کردی گئی۔ میں بچی تھی۔ ماں، باپ ڈپریشن میں تھے، اسی لئے گھر کے ماحول میں سکتا رہتا۔ کبھی بولتے تو لگتا لڑ رہے ہیں۔ والدین کو یوں بولتے سنتی تو کانوں میں انگلیاں دے کر کمرے کے کونے میں دبک جاتی۔ آنسو بہتے اور آواز نہ نکالتی۔ کبھی ماں روتے دیکھ لیتیں تو کس کر تھپڑ لگا دیتیں کہ منحوس تم تو روتی رہتی ہو۔ پہلے کیا کم پریشانی ہے جو اور نحوست پھیلا رہی ہو۔ اب رونا بھی جرم بن گیا تھا۔ بھائی اتنا چھوٹا تھا کہ میرا دکھ سن سکتا تھا اور نہ دکھ بانٹ سکتا تھا۔ الٹا میں ہی اسے بھوک سے بلکتا دیکھ کر رو پڑتی تھی۔ ایک روز سوچا کہ اب خود کو ختم کرکے اس دنیا سے چلی جائوں لیکن کیسے بھوکی، پیاسی رہ کر اب ابلے ہوئے آلو بھی نہیں کھائوں گی اور نہ پانی پیوں گی۔ پس میں نے ایسا ہی کیا۔ لاغر ہوکر بستر پر پڑگئی۔ دادی مجھے دیکھ کر رونے لگتیں۔ چچا کا فون آگیا۔ دادی بولیں۔ آئو اور آکر اسے لے جائو۔ اس نے کچھ نہ کھا کر مرنے کی ٹھان لی ہے۔ انہوں نے مجھ سے بات کی۔ معصومہ کیوں بھوک ہڑتال کررکھی ہے تم نے دادی کیا کہہ رہی ہیں جیب خرچ تو بھیجتا ہوں میں تمہیں کیا بتاتی کہ میرے جیب خرچ سے یہ آلو خرید لیتی ہیں۔ چچا نے اگلے دن مجھے برش، رنگ اور کینوس پینٹنگ کا سامان لا کر دے دیا۔ بولے جب تمہارا دل گھبرائے تم رنگ اور برش لے کر بیٹھ جایا کرو۔ انہوں نے خود ہی مجھے پینٹنگ کرنا سکھائی۔ وہ تو چلے گئے مگر ابو بہت اچھی پینٹنگ جانتے تھے۔ اب وہ روز مجھے وقت دینے لگے اور پینٹنگ سکھانے لگے۔ رفتہ رفتہ میں جو مرنے کے بارے میں سوچنے لگی تھی، پھر سے جی اٹھی۔ میرا کھویا ہوا اعتماد بحال ہونے لگا، کلاس کی لڑکیوں سے دوستی ہونے لگی، پڑھائی میں جی لگنے لگا، اچھے نمبر آنے لگے۔ ابو دوبارہ وکالت سے جڑ گئے تھے۔ شہر کے حالات سنبھل گئے تھے۔ ابو نے جو سرمایہ تعمیراتی کمپنی میں لگایا تھا، سات برس بعد اس کے ملنے کی دوبارہ سبیل نکل آئی تھی۔ میں مشغلے کے طور پر فارغ وقت میں روز ایک پینٹنگ بناتی رہی۔ ایک روز چچا آئے، میری پینٹنگ دیکھی اور عش عش کر اٹھے۔ بولے یقین نہیں آتا یہ تم نے بنائی ہے، لگتا ہے یہ کسی بڑے آرٹسٹ نے بنائی ہے۔ انہی دنوں اخبار میں بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگ کی نمائش کا اشتہار آگیا۔ چچا نے پڑھا اور میری بنائی ہوئی پینٹنگ نمائش میں رکھوا دی۔ بڑے بڑے آرٹسٹ آئے تھے۔ جج حضرات نے میری کاوش کو دیکھا تو ٹھٹھک گئے۔ انہوں نے اسے اول انعام کا حقدار قرار دے دیا۔ بیرون ملک رسائل میں بھی میری بنائی ہوئی تصویر کو جگہ ملی۔ یوں میں اپنے سلگتے احساس کی تپش میں جلتی ہوئی محرومیوں کی سیڑھیاں چڑھتی اس مقام پر جا پہنچی کہ آج ہر شخص مجھے پہچانتا ہے۔ میری بنائی ہوئی تصاویر مہنگے داموں بکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ مجھے شہرت اور عزت کی بلندیوں کی جانب سرفراز کرتا جارہا ہے۔ سوچتی ہوں اگر میں نے اپنے آپ کو خود سہارا نہ دیا ہوتا۔ ہمت نہ ہاری ہوتی تو میں غربت اور افسردگی کی دلدل میں دھنس کر ختم ہوچکی ہوتی۔ معصومہ کراچی | null |
null | null | null | 92 | https://www.urduzone.net/aabru-complete-urdu-story/ | جب وہ پیدا ہوئی تو جس نے بھی اسے دیکھا دیکھتا رہ گیا۔ جب بچّے دُنیا میں آتے ہیں تو نہایت خوب صورت، معصوم اور بڑے پیارے لگتے ہیں۔ چاہے ان کی رنگت اور ناک نقشہ کیسا ہی ہو لیکن وہ غیرمعمولی حسین اور چاند کا ٹکڑا تھی۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ جیسے بنانے والے نے اسے اپنے ہاتھوں سے بنا کر دُنیا میں بھیجا ہے۔ جس نے بھی اسے دیکھا اس کی بلائیں لیں، نظر اُتاری اور اس کے ماں باپ کو مشورہ دیا۔ اس کا نام چاندنی رکھ دو یہ اس قدر حسین ہے کہ چودھویں کا چاند بھی شرما جائے۔ پھر اس کا نام چاندنی رکھ دیا گیا اور وہ چاندنی کے نام سے پکاری جانے لگی۔ لوگ اس کے ماں باپ پر رشک کرتے تھے، لیکن اس کی ماں کہتی تھی۔ کاش اس کی بیٹی اتنی حسین نہ ہوتی۔ لوگ اس کی ماں کی بات سن کر حیرت اور تعجب سے پوچھتے۔ یہ تم ناشکری کی بات کیوں کرتی ہو۔ اس لیے کہ ایک تو ہم لوگ بہت غریب ہیں غریب کی بیٹی جاڑے کی چاندنی ہو تی ہے۔ اس کے نصیب اچھے نہیں ہوتے۔ چاہے لاکھ حسین ہو، اس کی شادی کسی ڈرائیور، کنڈیکٹر، چوکیدار اور ایک عام سے ملازم سے ہوگی اور پھر اسے شادی کے بعد کسی گھر میں گزر اوقات کے لیے ملازمہ کا کام کرنا ہوگا۔ یہ حسن کی دولت کسی کام کی نہیں۔ اس کی ماں کا خیال تھا کہ بچّے جب بڑے ہوتے ہیں تو ان کا حسن پھیکا پڑتا جاتا ہے۔ دل کشی ماند پڑ جاتی ہے اور پھر غریب کی بیٹی کے لیے جہیز کی ضرورت ہوتی ہے لڑکی لاکھ حسین ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ لڑکے والے جہیز مانگتے ہیں۔ کوئی بھی بغیر جہیز کے بہو بنا کر نہیں لے جاتا۔ غریبوں کی جانے کتنی بیٹیاں گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں اور گھروں میں نوکرانیوں کا کام کرتی ہیں۔ ان کی شادی ہو بھی جاتی ہے تو اس کا شوہر اور ساس نندیں، اسے گھروں میں کام کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ کاش اس کی جگہ لڑکا پیدا ہوتا۔ وقت کا پہیہ گھومتا رہا۔ ماں کا یہ خیال غلط ثابت ہوا کہ چاندنی کا حسن وقت کے ساتھ ماند پڑتا جائے گا۔ اس لیے کہ دو وقت پیٹ بھر کے کھانے کو میسر نہیں۔ جہاں آسودگی اور فراغت ہوتی ہے وہاں لڑکیاں حسن کا نمونہ بن جاتی ہیں۔ چاندنی وقت کے ساتھ ساتھ حسین اور پرکشش رہی۔ وہ ماں کے ساتھ گھروں میں جا کر اس کا ہاتھ بٹاتی تھی۔ ان گھروں کی نوجوان لڑکیاں اس پر رشک کرتی تھیں۔ چاندنی، تیرا جسم کتنا متناسب، چھریرا اور پرکشش ہے۔ کیا تو ورزش کرتی ہے وہ حیران ہو کر پوچھتیں۔ نہیں بی بی، میں کوئی ورزش نہیں کرتی میرا کام کسی ورزش سے کم نہیں ہوتا، جھاڑو دینا، صفائی ستھرائی، پونچھا لگانا، کپڑے اور برتن دھونا بچا کھچا کھانا، روکھی سوکھی اور پیدل آنا جانا۔ چاندنی کو اس بات پر حیرت ہوتی تھی کہ یہ جوان لڑکیاں جو شادی کے بعد موٹی بھدّی ہو جاتی تھیں اور اپنا حسن قائم رکھنے کے لیے بیوٹی پارلر جاتی تھیں، ان سے بڑا بے وقوف کوئی اور نہیں۔ یہ بیوٹی پارلر والے دونوں ہاتھوں سے انہیں لوٹتے ہیں۔ وہ دل ہی دل میں ان پر ہنستی تھی۔ کبھی کوئی لڑکی اس کے حسن سے متاثر ہو کر مشورہ دیتی۔ چاندنی تو شو بزنس کی دُنیا میں جا کر قسمت آزمائی کیوں نہیں کرتی یہ کیا ہوتی ہے اس سے کیا حاصل ہوگا فلم اور ٹی وی کی دُنیا۔ اس میں عزت شہرت کے علاوہ دولت بھی خوب ملتی ہے چوں کہ تو نہایت حسین اور پرکشش ہے تجھے ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمرشل میں کام کرے گی تو تیرا ہر جگہ چرچا ہو جائے گا۔ تیرا مستقبل بن جائے گا۔ تیرے پاس بنگلہ اور گاڑی ہوگی۔ پھر تجھے گھروں میں جا کر کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ باجی یہ بات آنٹی نے بھی ماں سے کہی تھی۔ ویسے کئی کام کرنے والی لڑکیوں کے ہاں ٹی وی ہے، لیکن ہمارے ہاں ریڈیو تک نہیں ہے۔ ماں نے مجھے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ چاندنی فلمی دُنیا ایک گندا تالاب ہے۔ اس میں جو بھی نہاتا ہے وہ گندا ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ اس دُنیا میں دولت، شہرت اور عزت اپنا سب کچھ کھو دینے سے ملتی ہے۔ ہمارے لیے عزت ہی سب کچھ ہے۔ تم ان کی باتوں میں نہ آنا۔ اگر تو نے اس دُنیا میں جانے کا سوچا تو تیرا باپ ہی نہیں میں خود تیرا گلا گھونٹ دوں گی۔ دیکھ عزت سے بڑھ کر عورت کے لیے کوئی اور دولت نہیں۔ اس کی یہ بات سن کر لڑکیاں اپنا سر پیٹ لیتیں اور کہتیں۔ تیری ماں پاگل ہے۔ دُنیا کہاں جا رہی ہے، اسے کچھ خبر ہی نہیں۔ وہ تیرا حسن، جوانی اور مستقبل تباہ کر رہی ہے۔ چاندنی ان کی باتوں سے زیادہ اپنی ماں کی باتوں کو اہمیت دیتی تھی۔ اسے ایک عورت نے جس کے گھر میں سب کچھ تھا لیکن ٹی وی نہیں تھا اس سے وہی بات کہتی جو اس کی ماں کہتی تھی کہ تو اس دُنیا میں جانے کا بھولے سے بھی نہیں سوچنا۔ اس سے بری دُنیا کوئی اور نہیں۔ یہ زندگی، یہ دُنیا چار دن کی ہے۔ اس دُنیا میں بھیڑیا صفت مرد بھرے ہوئے ہیں۔ چاندنی جب کسی کام سے باہر نکلتی، اکیلی ہوتی یا ماں ساتھ ہوتی تو ایک بات محسوس کرتی کہ اوباش قسم کے مرد اسے میلی نظروں سے دیکھتے ہیں، جیسے وہ بے حجاب چلی جا رہی ہو۔ اسے ان میلی نظروں سے بڑا خوف آتا۔ بڑا ڈر لگتا تھا۔ لیکن وہ کیا کرتی۔ ان گھروں کے مرد بھی اُسے گھورا کرتے تھے جہاں وہ کام کرتی تھی۔ تب وہ سوچتی کہ کاش اتنی حسین اور پرکشش نہ ہوتی، بلکہ کالی اور بدصورت ہوتی جیسے بھکارنیں ہوتی ہیں۔ اس طرح وہ ان غلیظ نظروں سے محفوظ رہتی۔ لیکن اس میں ایک ایسی عادت اور کمزوری تھی، جس سے اپنے آپ کو باز نہیں رکھ سکتی تھی۔ وقت گزرتا جا رہا تھا اور اس کی یہ عادت اور کمزوری پختہ ہوتی جا رہی تھی۔ اس نے بہت کوشش کی تھی اس سے اپنی جان چھڑا لے۔ وہ حیران، پریشان تھی کہ اس کے پاس ریڈیو ہے اور نہ ٹی وی، اس کے باوجود وہ اس لت کا شکار ہوگئی تھی۔ ہیروئن کے نشے کی طرح جب کسی گھر میں کام کرنے جاتی تو وہاں ٹی وی چل رہا ہوتا۔ وہ فلم اور ڈرامے نہیں دیکھتی تھی۔ اسے کوئی دلچسپی تھی اور نہ اس کے پاس اتنا وقت ہوتا کہ کام کاج چھوڑ کر دیکھنے بیٹھ جائے۔ لیکن جب ٹی وی پر کوئی گلوکارہ کوئی گیت گا رہی ہوتی تو وہ اُسے دیکھے اور سنے بغیر نہیں رہتی تھی۔ وہ بڑے شوق اور دلچسپی سے سنتی اور اس کا ایک ایک لفظ یاد کر لیتی۔ وہ گانے کا بڑا اچھا، نفیس اور اعلیٰ ذوق رکھتی تھی۔ کبھی وہ غلط بول زبان سے نہیں نکالتی تھی، ادائیگی اور تلفظ کا بڑا خیال رکھتی حالاں کہ وہ پڑھی لکھی نہیں تھی۔ اس نے اُستانی سے قاعدہ پڑھا تھا اور لکھنا سیکھا تھا۔ چاندنی کام کرتے ہوئے سارے وقت کچھ نہ کچھ گنگناتی رہتی۔ اسے فلم کے مشہور و مقبول گیت، اَزبر تھے۔ وہ پورا گانا آخر تک سنا سکتی تھی۔ ایسا نہ تھا کہ کوئی ایک بول درمیان میں رہ جائے۔ وہ یہ بھی بتا سکتی تھی یہ کس فلم کا ہے اور اُسے کس گلوکار نے گایا ہے۔ حالاں کہ اس نے کوئی فلم نہیں دیکھی تھی۔ ماں باپ نے کبھی اسے سینما ہال میں کوئی فلم نہیں دکھائی تھی۔ آج کون سا گھر ایسا تھا جو ٹی وی کی وجہ سے سینما ہال بنا ہوا نہیں تھا۔ ہر سائز کے چھوٹے اور بڑے اسکرین کے دیوار گیر ٹی وی سیٹ تھے۔ لوگ سینما ہال جانے کی بجائے گھر میں ڈراموں اور فلموں کا لطف اُٹھاتے تھے۔ اس کے لیے یہ بات نہ صرف تعجب خیز بلکہ شرمناک تھی کہ جوان لڑکیاں، بہن بھائی، بہو بیٹیاں اور ماں باپ ساتھ بیٹھ کر چینلز پر ایسی فلمیں دیکھتے تھے کہ اس کی پیشانی عرق آلود ہو جاتی لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔ وہ اس طرح سے لطف اُٹھاتے اور دیکھتے جیسے کوئی معمول کی بات ہو۔ وہ یہ بھی دیکھتی ان کے ملبوسات اور فیشن انہیں بے حجابی کی طرف لے جا رہے تھے۔ جب وہ اپنی اُستانی سے کہتی تو اُستانی اس سے ناصحانہ انداز میں کہتی۔ چاندنی۔ یہ بے حجابی، بے شرمی اس لیے بڑھ گئی ہے کہ گھروں میں حرام کی کمائی آ گئی ہے۔ حرام کی کمائی کے بیج سے جو درخت اُگتا ہے تو اس کی شاخیں برائیوں سے لدی ہوتی ہیں۔ کسی بات کی کوئی تفریق نہیں رہتی۔ آنکھوں کا پانی مر جاتا ہے۔ گھروں کا چین و سکون غارت ہو جاتا ہے۔ گھر میں خیر و برکت نہیں رہتی۔ سن تو گھروں میں کام کرنے جاتی ہے تو اپنے کام سے کام رکھ۔ کام ختم کرکے وہاں ایک منٹ بھی ٹھہر اور نہ ٹی وی دیکھنا۔ اس نے اُستانی کی باتوں کو گرہ میں باندھا ہوا تھا۔ اس کی ماں بھی اس سے کہا کرتی تھی کہ پہلے لوگ حلال رزق کماتے اور کھاتے تھے۔ جب سے حرام کی کمائی آ گئی ہے۔ شادی بیاہ پر لاکھوں آنکھیں بند کر کے خرچ کر دیتے ہیں، کسی ضرورت مند اور محتاجوں اور بیماروں کو سو روپے دیتے ہوئے ان کی ماں مرتی ہے۔ اس لیے دیکھ جیسی شادیاں ہو رہی ہیں ویسی طلاقیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ گھروں کا سکون بھی غارت ہوتا جارہا ہے تو ابھی ان باتوں کے بارے میں سوچا نہ کر۔ اس لیے چاندنی نے اپنی ذات کو گانوں کا محور بنا لیا تھا، وہ کسی سیارے کی طرح ان کے گرد پرواز کرتی۔ یہ اس کی اپنی دُنیا تھی، جس میں اسے بڑا سکون محسوس ہوتا۔ وہ ایک اَنجانی اور بے پایاں خوشی اور سرشاری محسوس کرتی۔ دُنیا کہاں جا رہی ہے اسے اس کی کوئی فکر اور پروا نہیں رہی تھی۔ وہ محض اپنے کام سے غرض رکھتی تھی۔ وہ برتن مانجھتے وقت گاتی اور برتن دھوتے وقت انہیں برتنوں سے ٹکراتی اور چمچوں سے اس طرح ہلکے ہلکے بجاتی جیسے کوئی موسیقی اور سُر پیدا کر رہی ہو۔ وہ پوتڑے دھوتے وقت بھی گاتی جیسے ان کی بو کو دُور کر رہی ہو اور اس طرح اسے کوئی کراہت محسوس نہیں ہوتی تھی۔ اس کی توجہ گانے کی طرف مبذول ہو جاتی تھی۔ صفائی کرتے وقت ایسا کوئی گیت گنگنانے لگتی جو اسے تھکن کا احساس نہ ہونے دے۔ یہ گیت اسے تندہی سے مصروف کر دیتا جس سے گھر آئینے کی طرح چمک اُٹھتا تھا۔ صرف اس پر بس نہیں کرتی تھی، بلکہ ایک جگہ سے دُوسری جگہ کرسی رکھتے وقت بھی نغمہ سرا ہو جاتی، جیسے کسی ڈرامے میں اپنی عکس بندی کروا رہی ہو۔ وہ تساہلی سے کام بالکل نہیں لیتی تھی۔ کتنا ہی کام ہوتا اس کی پیشانی پر بل پڑتا اور نہ وہ کسی قسم کی ناگواری ظاہر ہونے دیتی۔ اُلٹا سیدھا اور ناتمام کام کرکے اپنی جان چھڑانا اس کا مقصد نہ تھا۔ وہ اس طرح کام سرانجام دیتی، جیسے یہ کام نہیں کوئی فرض ہو جو اسے ہر حالت میں انجام دینا ہے۔ بس وہ گنگناتی جاتی اور کام میں کھو جاتی۔ اگر اسے یہ گنگنانے کی عادت کسی منشیات کے نشے کی طرح نہ ہوتی اور اس کی جگہ کوئی اور لڑکی ہوتی تو اتنا کام انجام دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا۔ اسے گانے سے باز رکھا جاتا اور ٹوکا جاتا کہ یہ کیا ہر وقت ٹیپ ریکارڈر کی طرح بجتی رہتی ہو تو وہ اک دم گونگی ہو جاتی، لیکن کام ضرور کرتی رہتی مگر اس طرح سے بے جان ہو جاتی، جیسے اس کے جسم سے رُوح کھینچ لی گئی ہو اور اس کی بڑی بڑی گہری سیاہ آنکھوں میں نمی آ جاتی۔ وہ جذباتی ہو جاتی لیکن احتجاج نہیں کرتی تھی، اور نہ ہی دبی زبان سے کہتی کہ گنگنانے میں کیا حرج ہے میں کوئی گلا پھاڑ کے تو نہیں گا رہی تھی۔ میری گنگناہٹ کوئی گرم گرم سیسہ تو ہے نہیں جو کانوں کو پھاڑتا جائے۔ اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اس سے کسی کام کے لیے کہا گیا ہو اور اس نے صاف انکار کر دیا ہو۔ چاندنی وہ دیکھو، غسل خانے میں چوہا مرا پڑا ہے۔ مہتر نظر نہیں آ رہا اور اب وہ صبح ہی آئے گا، تم ایسا کرو کہ اسے باہر گلی میں پھینک دو۔ غسل خانے میں جانا مشکل ہے۔ وہ اسے اس طرح اُٹھا کر پھینک دیتی جیسے وہ مرا ہوا چوہا نہ ہو بلکہ کسی بسکٹ کا خالی ڈبا ہو اور پھر وہاں فنائل چھڑک کر پونچھا لگا دیتی۔ کسی تلخ اور تیز و تند سوال کا جواب دینا ہو تو اس کی شیریں زبان سے پہلا لفظ جی ہی نکلتا۔ ایسا لگتا کہ اسے غصہ آتا ہے اور نہ برا لگتا ہے۔ لیکن جب کبھی اس کا دو برس کا لڑکا کاشف اس کے ساتھ ہوتا اور اس کی دل جوئی نہ کی جاتی تو چاندنی منہ سے کچھ نہ کہتی مگر دل برداشتہ ہو جاتی۔ وہ سوچتی کہ بچّے تو بچّے ہی ہوتے ہیں۔ لوگ بلیوں اور مرغیوں کے چوزوں اور بکریوں کے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔ یہ تو انسان کا اور میرا اپنا بچہ ہے۔ تب اس کا گانا خود بخود اس طرح بند ہو جاتا جیسے ٹیپ ریکارڈر کا بٹن دبا کر کیسٹ کو آف کر دیا گیا ہو۔ وہ اسے گود میں اُٹھا کر اس کے گالوں کو چومتی اور تھوڑی دیر تک سینے سے لگائے رکھتی۔ وہ جو گریبان میں ٹافی رکھ لاتی تھی وہ اپنے بیٹے کے منہ میں ڈال دیتی تھی۔ بعض لوگ کام کو دلچسپ بنانے اور اسے اچھی طرح سے انجام دینے کے لیے اکثر گاتے ہیں۔ جس سے انہیں ایک طرح سے توانائی ملتی۔ اس طرح چاندنی بھی آہستہ مگر دل کش انداز سے گاتی تھی۔ اسے یہ گانا کسی ٹانک کی طرح تازہ دم اور فرحت بخش کر دیتا تھا۔ ٭ ٭ ٭ چودھری شوکت کی پہلی بیوی کا انتقال طویل علالت کے بعد ہوگیا تھا۔ چاندنی ان کی ملازمہ تھی اور گھر کا تمام کام کاج اُسی کو کرنا پڑتا تھا۔ چودھری شوکت نے اس کے ساتھ بے تکلف ہونے اور درمیانی فاصلہ کم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ وہ چاہتا تھا کہ ایسی کوئی تدبیر کرے کہ چاندنی غیرمحسوس انداز سے اس کی طرف مائل ہونے لگے۔ گو اس نے ایک شکاری کی طرح جال بچھانے کا آغاز کیا تھا، لیکن بات زیادہ بڑھ نہ سکی۔ کیوں کہ نئی چودھرائن آ گئی تھی۔ نئی چودھرائن حسین تھی۔ اسے جو پیچیدہ امراض لاحق تھے ڈاکٹروں نے سختی سے اسے بدپرہیزی سے منع کیا تھا لیکن اس نے اس کان سے سنا دُوسرے سے نکال دیا تھا۔ بدپرہیزی نے اسے دیمک کی طرح چاٹ لیا۔ پھر وہ دو برس کا لڑکا چھوڑ کر مر گئی۔ چودھری شوکت کی زندگی میں خلا پیدا ہوگیا۔ چاندنی بدستور ملازمت کرتی رہی۔ چھٹی کے روز معمول سے زیادہ کام ہوتا تھا۔ اس نے کبھی کام سے جی نہیں چرایا تھا اور اس گھر کو اپنا ہی گھر سمجھا تھا۔ پہلی اور دُوسری چودھرائن بھی اس سے بڑی محبت سے پیش آیا کرتیں۔ اس گھر کی خاطر اس نے کئی گھروں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ جن گھروں سے پرانے ملبوسات ملتے وہ اسے نمایاں اور بے حجاب کر دیتے تھے۔ ڈھیلے ڈھالے لباس میں بھی وہ شعلہ مجسم دکھائی دیتی تھی۔ وہ کیا کرتی۔ لباس پہننا اس کی مجبوری تھی۔ لباس خریدنا تو درکنار اس کی سلائی کی اُجرت اتنی تھی کہ وہ دینے سے قاصر تھی۔ اس کے سوا چارہ نہیں تھا کہ پرانے ملبوسات استعمال کرے۔ وہ مردوں کی نظروں سے حددرجہ خائف اور سراسیمہ ہو کر نظریں نیچی کر کے چلتی تھی۔ انہی دِنوں اس کا شوہر چل بسا اور دو برس کا لڑکا کاشف یتیم ہوگیا۔ یہ بڑا جان لیوا صدمہ تھا۔ صبر اور رونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا تھا۔ مگر اس کی وضع داری میں کوئی فرق نہیں آیا۔ جیسے تیسے کرکے عدت کے دن کاٹے۔ اس بھری دُنیا میں کوئی ایسا نہیں تھا جو اسے سہارا دیتا۔ یہ پہاڑ سی زندگی اسے ہر صورت کاٹنا تھی اور اپنے جگر کے ٹکڑے کی پرورش کرنی تھی۔ کاشف ایک نوکرانی کا بیٹا تھا لہٰذا اس کی حیثیت ہی کیا تھی۔ چودھری شوکت کو یہ بات قطعی پسند نہیں تھی کہ وہ ان کے لڑکے کے ساتھ کھیلے۔ اگرچہ اس دُنیا میں اب چاندنی بھی تنہا تھی اور وہ خود بھی تنہا تھے۔ حکام قانون صرف رعایا کے لیے بناتے ہیں اور اپنے لیے راستہ کھلا رکھتے ہیں۔ اس طرح بڑے آدمی چھوٹے آدمیوں کے لیے قانون بناتے ہیں اور خود کو ہر طرح کے احتساب سے بری الذمہ خیال کرتے ہیں اور سر اُٹھا کر بڑے غرور و تکبر سے چلتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور اَزل سے یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے اور اَبد تک قائم رہے گا عورت کو جب کبھی کسی مرد کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اپنے عشوئوں اور دل فریب ادائوں سے مرد کو لبھا سکتی ہے۔ یہ ہتھیار ایسے مہلک ہوتے ہیں کہ مرد ان سے کسی قیمت پر بچ نہیں پاتا اور زیر ہو کر رہ جاتا ہے۔ مرد کو اگر عورت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ فیاضی کا ثبوت دیتا ہے، لہٰذا چودھری شوکت کے اس اعتراض میں رفتہ رفتہ کمی آنے لگی کہ ان کا لڑکا کاشف کے ساتھ نہ کھیلے۔ کمی آتے آتے غیرمحسوس انداز سے اعتراض جاتا رہا۔ وہ بڑی احتیاط سے چال چل رہے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ چاندنی کو اس بات کا شک ہو کہ وہ کسی جواری کی طرح بازی کھیل رہے ہیں اور انہیں اپنی جیت کا یقین ہے۔ پھر کیا تھا کہ عنایات کی بارش ہونے لگی۔ پہلی مرتبہ انہوں نے کہا۔ چاندنی یہ لے کاشف کو دے دے، اسے ٹافی بہت پسند ہے نا ہوتے ہوتے چودھری صاحب بالکل ریشہ خطمی ہوگئے۔ پھر مختلف انداز سے محبت کی پینگ بڑھانے لگے۔ انہیں معلوم تھا کہ چاندنی ہمیشہ گاتی ہے۔ گنگناتی رہتی ہے مگر وہ یہ دیکھ رہے تھے کہ آج کل وہ کچھ زیادہ ہی گانے لگی ہے۔ انہوں نے گانوں کے بول پر غور کیا تو پتا چلا کہ چاندنی کا گانا کاشف کے لیے ہے یا پھر وہ اپنے لیے گاتی ہے۔ ان کا یہ خیال تھا کہ وہ ان کی خاطر گاتی ہے وہ غلط نکلا تھا۔ یہ خیال آتے ہی ان کا حوصلہ پست ہوگیا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ ایک دن وہ چاندنی سے گرفتہ لہجے میں بولے۔ چاندنی اب میں کیا کروں۔ میں جس سے شادی کرتا ہوں وہ مر جاتی ہے۔ چاندنی جواب دیئے بغیر کھڑی ہنستی رہی۔ اس کے پاس اس بات کا کوئی جواب تھا تو وہ یہ تھا کہ انہیں یہ بات اس سے کہنے کی بجائے اُوپر والے سے کہنا چاہئے۔ کیوں کہ زندگی اور موت اُوپر والے کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس نے یہ بات نہیں کہی۔ چودھری نے چند لمحوں تک اس کے جواب کا انتظار کیا۔ پھر بولے۔ چاندنی۔ دھیان سے سن۔ تو بیوہ اور میں رنڈوا ہوگیا ہوں۔ یہ زندگی بھی کوئی زندگی ہے چاندنی نے ہنسنا بند کر دیا۔ اس کی نظر چودھری کے چہرے سے ہوتی ہوئی کاشف پر جا کر ٹھہری۔ وہ عورت تھی۔ وہ چودھری کا انداز تاڑ گئی۔ اس چھیڑ چھاڑ کا مطلب اس کی سمجھ میں آ گیا تھا۔ چودھری چند لمحوں تک اسے تکتے رہے اور ایک گہرا سانس لے کر کہنے لگے۔ تو بولتی کیوں نہیں ہے چاندنی کیا تجھے پہلی چودھرائن کا زمانہ یاد آ رہا ہے پہلی چودھرائن کے زمانے میں چاندنی نے جوانی کی دہلیز پار کرکے شباب کی حدود میں قدم رکھا۔ اسے چودھری کی اس وقت کی خوش فعلیاں یاد آ گئی تھیں۔ اس کا چہرہ تمتما اُٹھا۔ چودھری نے بھی یہ بات محسوس کرلی۔ انہوں نے فوراً ہی برفی کا ٹکڑا چاندنی کی طرف بڑھایا۔ یہ لے چاندنی یہ برفی خاص طور پر آرڈر دے کر بنوائی ہے۔ کاشف کو دے دے۔ چاندنی نے برفی کا ٹکڑا اس طرح لیا جیسے شکاری کی آہٹ پا کر ہرن چوکنے ہو جاتے ہیں۔ چودھری کی بدلی ہوئی نظر سے اسے احساس ہوا کہ جس جگہ ملازمت میں اتنا عرصہ گزارہ ہے اب وہاں کی زمین پائوں کے نیچے سے نکلی جا رہی ہے۔ وہ مستقبل کے خیال سے کانپ اُٹھی۔ سینے میں دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ چاندنی جن حالات سے گزر رہی تھی، ان سے گزرنے والا انسان بسا اوقات اخلاقی جرأت کا مالک بن جاتا ہے۔ اس میں قوت ارادی پیدا ہو جاتی ہے۔ چودھری اس کی قربت کے لیے کوشاں تھے۔ کبھی نادانستگی میں کوئی ناشائستہ حرکت سرزد ہو جاتی، کبھی دانستہ اس کی مرمریں کلائی پکڑ لی تو چاندنی خندہ پیشانی سے برداشت کرلیتی، لیکن اس سے آگے بات بڑھی تو اس میں اپنی حفاظت اور آنے والے واقعات کی نزاکت کا احساس پیدا ہوگیا اور اسے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ اُسے دُوراندیشی سے کام لینا تھا۔ وہ مردوں کے ساتھ کام کرنے والی مزدور پیشہ عورتوں کی طرح ہنس مکھ اور ملنسار بن گئی تھی۔ ایسی عورتوں کو مردوں کے ساتھ آزادی سے ہنسنے بولنے، خود کو محفوظ رکھنے، حد سے تجاوز نہ کرنے اور حسن تدبیر سے کام لے کر مردوں کو بے وقوف بنانے میں مہارت حاصل ہو جاتی ہے۔ یہ عورت کا فن ہوتا ہے، چاندنی کو اس فن میں مہارت حاصل ہو گئی تھی مگر چودھری نے اس کا یہ فن اور مہارت رضامندی پر محمول کیا اور جب چاندنی کا بیاہ ہوا تو چودھری بے حد خوش ہوئے۔ یہ خوشی اس لیے نہیں تھی کہ اب چاندنی کو چین کی زندگی نصیب ہوگئی ہے۔ اسے اچھا بَر مل گیا ہے۔ چودھری کی یہ خوشی فریب کارانہ اور خودغرضانہ تھی۔ مبادا سیاہ کاری کا کوئی خراب نتیجہ رُونما ہو تو فکر نہیں، چاندنی اب شادی شدہ ہے۔ چودھری کی نیک نامی پر حرف نہیں آئے گا۔ دُنیا انگشت نمائی نہ کر سکے گی۔ سماج میں رہ کر وہ باعزت طریقے سے چاندنی کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم رکھ سکیں گے۔ یہ شادی ان کی سیاہ کاری کی پردہ پوشی کرے گی۔ لیکن ان کی یہ خوشی بے سود ثابت ہوئی۔ کیوں کہ چاندنی نے انہیں کبھی بھولے سے بھی حد سے تجاوز نہ کرنے دیا۔ چاندنی کا منگیتر ایک غریب آدمی تھا۔ اس نے اپنے بڑے بھائی یعنی چاندنی کے جیٹھ سے رقم لے کر شادی کی تھی۔ قرض اس شرط پر ملا تھا کہ جب تک یہ رقم ادا نہ ہو جائے چاندنی اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہے گی بلکہ جیٹھ کے ہاں رہے گی، گویا قرض کی ادائیگی کے بغیر چاندنی کی رُخصتی نہیں ہو سکتی تھی۔ یہ مجبوری تھی اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس شرط کے باعث دونوں میاں بیوی شادی کے باوجود محض خیالوں میں جی رہے تھے۔ چاندنی سوچتی اور دل میں خود سے کہتی کہ غربت و افلاس بھی کیسی بری شے ہے۔ کیا غریبوں کے ہاں ایسی شادیاں ہوتی ہیں چاندنی اور اس کا شوہر جب کبھی آپس میں ملتے تو شوہر کہتا۔ میرا جی ہر وقت تجھ میں لگا رہتا ہے اور کون سی گھڑی اوررات ہوتی ہے جو تو میرے خیال اور تصور میں بسی ہوئی نہیں ہوتی۔ تو تو چودھویں رات کے چاند سے کہیں خوب صورت ہے اور چاند تجھے دیکھ دیکھ کر شرما جاتا ہوگا۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ زمین کا چاند آسمان کے چاند سے کہیں خوب صورت ہے۔ تیرے باپ نے تیرا نام چاندنی صحیح رکھا ہے تو ہر لحاظ سے چاندنی ہے۔ چاندنی کھلکھلا کر ہنس پڑتی اور ہنس کے کہتی۔ یہ تو جدائی میں شاعری کرنے لگا ہے۔ تو تو شاعر ہوگیا ہے۔ تو اتنی حسین ہے کہ جو تجھے دیکھتا ہے وہ شاعر ہو جاتا ہوگا۔ وہ جواب دیتا۔ تو نہیں جانتا کہ یہ جدائی مجھ پر کتنی شاق گزرتی ہے چاندنی بجھے ہوئے لہجے میں کہتی۔ اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا تو دو برس پیشتر ہی محنت مزدوری کرکے پیسہ پیسہ جوڑ کے اتنی رقم جمع کر لیتا مگر اب ہم دونوں مل کر محنت کریں گے اور قرض کے بوجھ سے نکل جائیں گے۔ تو دل برداشتہ نہ ہو میری چاندنی ایک دن ایسا ضرور آئے گا ہم ایک ساتھ رہیں گے اور سکھ چین کی زندگی بسر کریں گے۔ یہ خواب اللہ جلد سے جلد پورا کر دے۔ چاندنی اس کی آنکھوں میں ڈُوب کر کہتی۔ چاندنی، چودھری شوکت کے گھر ایسی لگن سے کام کرتی جیسے کسی عظیم مقصد کے لیے جدوجہد کر رہی ہو۔ کسی بلند و بالا پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہو۔ اُسے یہ قرض ہمالیہ کی چوٹی کی طرح لگتا تھا جسے سر کرنا مشکل دکھائی دیتا لیکن اس نے ہمت ہاری تھی اور نہ ہی حوصلہ۔ ایک لگن تھی اپنے مجازی خدا کے حصول کے لیے۔ قرض راستے میں بنی ہوئی دیوار چین لگتا تھا۔ لیکن وہ جانتی تھی کہ عزم و حوصلے کے سامنے ایسی کئی دیواریں پاش پاش ہو جائیں گی۔ جب عورت کسی بات کا تہیہ یا فیصلہ کر لیتی ہے تو اس کے جذبے کے آگے کوئی رُکاوٹ نہیں رہتی۔ وہ گاتے اور گنگناتے ہوئے کام کرتی۔ ہر لمحہ وصال کے خوش آئند لمحے سے نزدیک تر ہوتا جاتا۔ وہ بڑی اُمنگ اور حوصلے کے جذبے سے کام کرتی مگر چودھری کے سائے تک سے بچتی۔ وہ پائی پائی کا حساب رکھتی مگر نظر عنایت کا پیسہ واپس کر دیتی۔ ہر کام میں وہ مستعدی دکھاتی مگر اپنی حفاظت کے لیے اس نے گویا چاروں طرف پہرے بٹھا دیئے تھے۔ وہ روز بہ روز سخت محتاط ہوتی جا رہی تھی۔ چودھری شوکت کی ساری اُمیدیں اور خواب خاک میں مل گئے۔ شادی سے پہلے چودھری کے مذاق برداشت کرنے والی چاندنی آج بھی ویسی ہی ہنس مکھ اور زندہ دل تھی، مگر اب وہ اپنی اس قدر حفاظت کرتی تھی کہ انہیں جرأت ہی نہ ہوسکی۔ چاندنی کے شوہر نے رات دن ایک کرکے پیسے جمع کئے۔ ایک دن بھی چین و سکون سے نہیں بیٹھا، وہ چاہتا تھا کہ چاندنی سے اپنی زندگی اور گھر میں اُجالا کر دے۔ وہ ایسی حسین بیوی سے دُور رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ چاندنی نے جیٹھ اور جٹھانی کے دل موہنے کے ساتھ ساتھ جس قدر ہوسکا کام کاج کیا۔ اس طرح دونوں نے دو برس میں قرض کی پائی پائی ادا کر دی، مگر اتنی مشقت کے بعد چاندنی کا سہاگ مشکل سے تین برس قائم رہا۔ اس کا شوہر سدا کے لیے دُنیا سے رُخصت ہوگیا۔ چاندنی تنہا رہ گئی اور دو سالہ بچّے کی حفاظت کا بار اس کے سر پر آ پڑا۔ چاندنی کام کاج کے علاوہ اس بات کی کوشش کرتی کہ محفوظ طریقے سے ملازمت قائم رکھے۔ اسے چودھری سے بچنا تھا اور اس کے ہاں کام بھی کرنا تھا۔ اس نے صرف اس گھر پر اس لیے اکتفا کرلیا تھا کہ دُوسرے گھروں میں لڑکوں کی غلط نگاہیں اور نوٹوں کی جھلک اُسے بہکاتی تھیں۔ تب وہ سوچتی کہ کاش اتنی حسین نہ ہوتی۔ وہ سوچتی اور حیران ہوتی کہ احساس محرومی کے باوجود وہ روز بہ روز حسین اور جوان کیوں ہوتی جا رہی ہے۔ اس اثنا میں چودھری کی دُوسری بیوی دو برس کا ایک بچہ چھوڑ کر دُنیا سے منہ موڑ گئی۔ گھر میں رنڈوا چودھری، بیوہ چاندنی اور دو چھوٹے چھوٹے بچّے۔ جملہ چار افراد رہ گئے تھے۔ چاندنی نے بھانپ لیا تھا کہ چودھری کی آنکھوں میں وہ میلاپن پھر سے اُبھر آیا ہے جو بیویوں کی زندگی میں دبا ہوا تھا۔ عورت مرد کے دل کے ارادوں کو لمحوں میں پڑھ لیتی ہے۔ اگر یہ بات صرف نگاہوں تک محدود رہتی تو وہ پریشان ہوتی اور نہ فکرمند۔ لیکن یہ بات تھی کہ بڑھتی جا رہی تھی۔ وہ اپنی خواہش کے حصول میں جرأت مند ہوتا جا رہا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ وہ گھات میں ہے اور کسی بھی وقت موقع پا کر ڈس سکتا ہے۔ مرد اور ناگ کا کوئی بھروسا نہیں ہوتا۔ چاندنی کو ملازمت، لڑکے کی پرورش اور اپنی حفاظت۔ اسے یہ تینوں کام انجام دینے تھے۔ نیز چودھری کے لڑکے کے لیے بھی اس کے دل میں مامتا کا جذبہ پیدا ہوگیا تھا۔ ایک عورت اور ماں ہونے کے ناتے وہ ہر بچّے سے محبت کرتی تھی۔ اس نے بہت سوچ بچار اور کئی پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرکے اس نے اطمینان تو حاصل کرلیا کہ وہ چودھری کے ہاں مستقل کام کرتی رہے گی مگر وہ جہاں ایک قدیم ملازمہ کی حیثیت سے اپنی عصمت سلامت رکھنے کی اُمید رکھتی تھی۔ وہاں ایک ناگ فطرت کے آدمی کو دیکھ کر اس کا دل کانپ اُٹھتا تھا۔ مگر اس نے کئی ایسی تدبیریں سوچی تھیں۔ عورت کوشش کرے تو اپنے آپ کو ہر آنچ سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ وہ اتنی تنگ دست اور ضرورت مند نہیں کہ اپنے حسن و جوانی سے فائدہ اُٹھائے۔ اس نے کبھی اپنی کسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے پستی میں نہیں گرایا تھا۔ ورنہ اس کے قدردانوں کی کمی نہیں تھی۔ اس نے اس لیے اپنے آپ کو صرف اس گھر تک محدود کر لیا تھا اور پاپڑ بیلتی رہی تھی۔ یہ پاک دامنی اس نے اپنے دل کے استحکام سے حاصل کی تھی۔ جب وہ اور اس کا شوہر شرط کی رُو سے الگ الگ رہنے پر مجبور تھے اور ان کے پیروں میں جیسے زنجیریں ڈال دی گئی تھیں۔ اس وقت اس کا شوہر ہفتے عشرے میں ایک بار اپنے بڑے بھائی کے گھر پہنچتا مگر چاندنی سے ملنے میں آزادی سے کام نہ لیتا۔ نظریں نیچے کئے بیٹھا رہتا اور پیسے ادا کرکے چلا جاتا جب کہ اس کمرے میں ان دونوں کے سوا کوئی نہ ہوتا۔ دُوسرا ہفتہ آتا تو دُوسری قسط ادا کر جاتا اور تیسرے ہفتے تیسری قسط دے جاتا۔ شوہر کے شریفانہ انداز اور محبت پرستی نے چاندنی کو قرض جلد ادا کرنے پر آمادہ کیا تھا۔ دونوں صدق دل اور انتھک محنت سے کمانے میں منہمک رہے۔ رقم ادا کرنے سے پہلے دونوں نے اپنے جذبات پر قابو پانے میں تعریف کے لائق کامیابی حاصل کرلی تھی۔ محنت و مشقت میں وقتی جذبات سرد ہوگئے۔ اس طرح وہ انتظار کی گھڑیاں بے کیف انداز میں گزارتے رہے۔ چاندنی اس کسوٹی پر کھری ثابت ہوئی۔ اس کی زندگی خالص سونے کی مانند ہوگئی۔ چودھری شوکت کا مسخرا پن اسے نہایت ناگوار معلوم ہونے لگا۔ اس کا سبب محض یہ تھا کہ اس کے خانۂ دِل میں شوہر کے سوا کسی دُوسرے کی محبت کی گنجائش ہی نہ تھی۔ چاندنی کبھی کبھی جھلا کے سوچتی کہ ملازمت چھوڑ دے مگر یہ خیال بے کار تھا۔ کیا پتا دُوسری جگہ بھی چودھری شوکت جیسا ہی مالک ملے۔ وہ یہاں سے ہٹی تو کاشف کی پرورش کا آسرا کوئی نہ رہے گا۔ یہاں تو کاشف چودھری کے لڑکے کے ساتھ کھیلتا ہے اور مزے سے کھاتا پیتا تھا۔ نیزچودھری کا لڑکا بھی چاندنی سے ہل گیا تھا۔ انہی وجوہ سے اس جگہ کو چھوڑنے کے خیال سے چاندنی کا دل کانپ اُٹھتا تھا۔ وہ بڑی سنجیدگی اور فکرمندی سے سوچتی تھی اسے کیا کرنا چاہئے اس نے دل ہی دل میں ایک فیصلہ کرلیا۔ ٭ ٭ ٭ کچھ دنوں بعد ایک عجیب اور المناک حادثہ پیش آیا۔ جس کسی نے بھی سنا وہ انگشت بداں ہوگیا لیکن یہ ایسی کوئی انوکھی بات اور واردات نہ تھی۔ ایسا ہوتا رہا تھا۔ چودھری کو اس لیے صدمہ ہوا تھا کہ یہ حادثہ کسی اور عورت کے ساتھ نہیں بلکہ چاندنی کے ساتھ پیش آیا تھا۔ ہوا یہ کہ ایک صبح چاندنی کی ناک کٹی ہوئی پائی گئی، جس نے نہ صرف اس علاقے میں سنسنی پھیلا دی تھی بلکہ ساتھ دہشت بھی۔ معلوم ہوا کہ رات کو کسی رشتے دار نے دُشمنی کی وجہ سے اس کی سبک ناک کاٹ ڈالی۔ ناک کے ساتھ ساتھ چاندنی کی خوب صورتی بھی رُخصت ہوگئی۔ اس کی صورت ایسی ہوگئی کہ کسی کا دل اس کی طرف دیکھنے کو نہیں چاہتا تھا۔ اس بدصورتی نے نہ صرف اس کے حسن بلکہ اس کے جسم کی دل کشی کو بھی متاثر کیا تھا۔ نتیجتاً چودھری کی گفتگو میں مزاح کی چاشنی نہ رہی لیکن چاندنی کے لیے یہ حادثہ مبارک ثابت ہوا اور چودھری کے التفات سے جان چھوٹ گئی۔ بعد میں جب کبھی اس واقعے کا ذکر کرتی تو مزے لے لے کر کہتی کہ اُس نے منہ میں کپڑا ٹھونس کر کھیرے کی طرح ناک کاٹ لی۔ چودھری شوکت سن کر ہنستے۔ وہ چاندنی کو پرانی خادمہ سمجھ کر نباہتے رہے مگر اب انہوں نے کاشف کو مٹھائی دینا موقوف کر دیا اور اپنے لڑکے کو اس کے ساتھ کھیلتا ہوا دیکھ کر اسے اشارے سے منع کر دیتے۔ چاندنی یہ سب باتیں دیکھی اَن دیکھی کر دیتی اور گنگناتی ہوئی اپنے کام میں مستعدی سے محو رہتی۔ گانا اور کام کرنا اس کے یہی دو مشغلے رہ گئے تھے۔ اگرچہ اب اس کا گانا اگلے گانے کو منہ چڑاتا تھا مگر دیکھنے والوں کو ایسا معلوم ہوتا کہ اس عورت پر کبھی کوئی مصیبت نازل ہی نہیں ہوئی۔ کوئی حادثہ پیش ہی نہیں آیا۔ اس طرح چاندنی نے برسوں گزار دیئے جوانی بھی رُخصت ہوگئی۔ ٭ ٭ ٭ کاشف کی شادی ہوگئی، بہو گھر میں کیا آئی فساد کی بنیاد پڑگئی۔ کاشف کی بیوی میں کوئی عیب نہیں تھا، مگر وہ سخت چڑچڑی تھی۔ نکٹی ساس کو دیکھ کر خوب ناک بھوں چڑھاتی۔ یہ امر اسے اپنی توہین معلوم ہوتا کہ جس نے ناک کٹوائی ہو وہ اس پر حکم چلائے۔ اس نے دوچار بار اس سے دو بدو کہہ بھی دیا کہ بہو میں جیسی ہوں سو ہوں مگر میں نے ناک نہیں کٹوائی میں عزت دار ہوں۔ چاندنی کو یہ طعنہ نہایت ناگوار گزرتا، مگر کیا کرتی۔ کاشف سے کہتی تو ممکن تھا کہ وہ غصے میں آ کر بہو کو مار بیٹھتا۔ اس لیے چاندنی صبر اور خاموشی سے یہ سب برداشت کرلیتی۔ جب وہ زیادہ تنگ کرتی تو گاتی ہوئی کام پر چلی جاتی۔ مصیبتیں سیکڑوں تھیں مگر لاعلاج تھیں، لہٰذا ایک ہی پرانا اور تیر بہدف علاج تھا، یعنی جب حد سے زیادہ دُکھ پہنچتا تو وہ گاتی ہوئی کام میں مشغول جاتی۔ ٭ ٭ ٭ ایک روز کاشف اچانک گھر آ گیا۔ اس کی بیوی نے گھر کو پانی پت کا میدان بنا رکھا تھا۔ چاندنی خاموش کھڑی تھی۔ اس کی نظریں ساکن تھیں اور آنکھوں سے سیل اشک رواں تھا۔ چاندنی نے گھر چھوڑ دینے کے لیے اپنی گٹھری باندھ کر تیار رکھی تھی، مگر کاشف کو دیکھ کر مامتا کی وجہ سے دل پگھل گیا۔ جسے بچپن سے جان کی طرح سنبھال کر جوان کیا ہے اسے آج خود رنج پہنچا رہی ہے۔ یہ خیال آتے ہی چاندنی بے بس ہوگئی۔ اس نے کاشف سے کہا۔ بیٹا، میری دُعائے خیر تیرے ساتھ رہے گی۔ تو خوش و خرّم رہ اور مجھے جانے دے۔ دفعان ہو کمینی تجھے روکتا کون ہے کاشف کی بیوی بول اُٹھی۔ کاشف نے بیوی کی پٹائی کے لیے چھڑی اُٹھائی لیکن چاندنی نے بیچ بچائو کرایا۔ کاشف کی بیوی رونے پیٹنے اور چیخنے چلانے لگی۔ ہاں مار ڈال ماں کے غلام اور تجھ سے ہو ہی کیا سکتا ہے ٭ ٭ ٭ دُوسرے روز صبح سویرے کاشف کانپتا ہوا چودھری شوکت کے ہاں پہنچا۔ میری اماں یہاں آئی ہیں یہاں تو نہیں آئیں۔ تو گئیں کہاں رات کو میری بیوی نے کچھ زبان درازی کی تھی۔ صبح دیکھتا ہوں کہ کٹیا خالی تھی اور اماں غائب۔ ہیں۔ چودھری شوکت نے حیرت سے کہا۔ کوئی نشان کوئی سراغ اور تو کچھ نہیں صرف کاغذ کا یہ پرزہ رکھ گئی ہیں۔ چودھری شوکت نے پرزہ ہاتھ میں لے کے پڑھا۔ پیارے کاشف بہو تجھے طعنہ دے گی کہ تیری ماں نے کوئی خراب کام کیا ہوگا اس لیے کسی عزیز نے ناک کاٹ لی۔ مگر یہ بات نہیں ہے بیٹا اپنی جوانی اور تیرے بچپن، دونوں کی ایک ساتھ حفاظت کے لیے میں نے خود اپنے ہاتھوں سے یہ کام کیا تھا۔ چودھری شوکت نے کوشش کی کاغذ پر لکھی تحریر کاشف کو معلوم نہ ہو سکے۔ ان کے ہاتھ سے کاغذ کا پرزہ زمین پر گر گیا۔ تھوڑی دیر کچھ سوچتے رہے۔ پھر بے ساختہ ان کی زبان سے نکلا۔ بیٹے تیری ماں کہاں گئی چاندنی کہاں ہے کاشف اشک بار آنکھوں سے کاغذ کی طرف دیکھنے لگا۔ ختم شد | null |
null | null | null | 93 | https://www.urduzone.net/hazrat-mian-mir-lahori-episode-1/ | ولادت ھ سہون سندھ وفات ھ لاہور خاندانی نام میر محمد بعض مؤرخین نے شیخ محمد بھی تحریر کیا ہے۔ والد محترم کا اسم گرامی سائیں دتہ اور دادا کا نام قاضی قلندر فاروقی تھا۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ حضرت میاں میر عہد شاہجہانی کے سب سے بااثر شیخ تھے۔ آپ کو عوام الناس کے ساتھ درباری اور علمی حلقوں میں بھی بڑی مقبولیت حاصل تھی۔ حضرت میاں میر کے روحانی کمالات کے سبب سلسلۂ قادریہ کو دوبارہ فروغ حاصل ہوا۔ ٭ ٭ ٭ شہنشاہ جہانگیر اور اس کی محبوب ملکہ نورجہاں دنیا سے رخصت ہوچکے تھے اور مغل سلطنت جو ایک طویل عرصے سے انتشار کا ہدف بنی ہوئی تھی، ایک بار پھر مستحکم ہوگئی۔ نوجوان شہزادہ خرم نے اپنے تمام سیاسی حریفوں کو شکست دی اور شہاب الدین، شاہ جہاں کے لقب سے ہندوستان کے تخت پر جلوہ افروز ہوا۔ مغل شہنشاہ کے شب و روز آرام سے گزر رہے تھے کہ اچانک اس کا سب سے بڑا اور محبوب بیٹا دارا شکوہ بیمار ہوگیا۔ شاہی طبیبوں نے ابتدائی معائنے کے بعد بیک زبان کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ یہ ایک عام سا بخار ہے جو معمولی دوائوں کے استعمال کے بعد اُتر جائے گا۔ شاہ جہاں اور ملکہ ممتاز محل طبیبوں کی گفتگو سن کر مطمئن ہوگئے۔ علاج جاری رہا مگر شاہی طبیبوں کے تجویز کردہ نسخے سے شہزادہ دارا شکوہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ مرض آہستہ آہستہ بڑھتا ہی رہا۔ مغل شہنشاہ نے دوبارہ طبیبوں سے رجوع کیا۔ شاہی حکیموں کو حیرت تھی کہ ان کی دوائیں بے اثر کیوں گئیں ایک بار پھر شہزادے دارا شکوہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ بہترین اور اثرانگیز دوائیں منتخب کی گئیں مگر بالآخر وہ بھی ایک مشت خاک ٹھہریں۔ شہزادہ دارا شکوہ کے مرض میں روزبروز اضافہ ہوتا چلا گیا، یہاں تک کہ ولی عہد سلطنت اس قدر لاغر و نحیف ہوگیا کہ بستر پر اٹھ کر بیٹھ بھی نہیں سکتا تھا۔ شاہ جہاں اور ملکہ ممتاز محل کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ وہ اپنے محبوب فرزند کو ایک شمع کی طرح پگھلتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ آخر علمائے دربار نے مغل شہنشاہ کو مشورہ دیتے ہوئے عرض کیا۔ شاہ عالی مقام آثار و قرائن بتاتے ہیں کہ یہ کوئی بیماری نہیں۔ اگر شہزادئہ معظم کو کوئی مرض لاحق ہوتا تو شاہی طبیب اب تک بیماری کی تشخیص کرچکے ہوتے۔ مغل شہنشاہ نے علمائے دربار کی گفتگو بہت غور سے سنی۔ پھر نہایت افسردہ لہجے میں بولا۔ اگر یہ کوئی مرض نہیں تو پھر کیا ہے کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ آسمانی بلائیں انسان کو گھیر لیتی ہیں۔ علمائے دربار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ اور ان بلائوں کا رد کسی دوا سے ممکن نہیں۔ ایسے مواقع پر صدقات اور دعائیں ہی انسان کے کام آتی ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے دارالحکومت میں اعلان کرا دیا گیا۔ پھر ہر مذہب و ملت کے لوگ اپنے اپنے طریقوں کے مطابق شہزادہ دارا شکوہ کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے لگے۔ مسجدوں، مندروں اور گردواروں میں ایک ہی قسم کے الفاظ کی گونج سنائی دینے لگی۔ انداز مختلف تھے مگر ہر مسلمان، ہندو، سکھ اور دیگر عقائد رکھنے والے لوگوں کی دعائوں کا مفہوم ایک ہی تھا کہ خالق کائنات شہزادہ دارا شکوہ کو صحت عطا کرے۔ دعائوں کی گونج کے ساتھ صدقات بھی جاری تھے۔ خزانہ شاہی کے زیراہتمام قدم قدم پر لنگر خانے قائم کردیئے گئے تھے جہاں صبح و شام ہزاروں بھوکے کھانا کھا کر اپنے اَن داتا سے ولی عہد سلطنت کی زندگی کی بھیک مانگا کرتے تھے مگر وہ نامعلوم بلا یا بیماری کسی طرح بھی شہزادہ دارا شکوہ کا ساتھ نہیں چھوڑتی تھی۔ شاہ جہاں اور ملکہ ممتاز محل کا اضطراب اپنی انتہا کو پہنچ چکا تھا۔ جواں سال بیٹے کی تیمارداری کرتے کرتے ماں باپ بھی بیمار نظر آنے لگے تھے۔ پھر ایک دن کسی مصاحب نے خلوت کدے میں مغل شہنشاہ سے عرض کیا۔ ظل الٰہی شہزادئہ معظم کی صحت و عافیت کے لئے بظاہر ساری تدبیریں آزمائی جا چکیں مگر فائدہ ہمارے اختیار میں کچھ نہیں۔ اپنے مصاحب کی بات سن کر شاہ جہاں رو پڑا۔ اگر کوئی طبیب یا حکیم، شہزادے کی زندگی کی ضمانت دے تو ہم اسے یہ سلطنت بطور انعام دے سکتے ہیں۔ ایک عظیم الشان سلطنت کے فرمانروا کی بے چارگی قابلِ دید تھی۔ آپ ایک مردِ فقیر سے رجوع کیوں نہیں کرتے مصاحب نے اپنے شہنشاہ کو مشورہ دیتے ہوئے عرض کیا۔ اس مردِ فقیر کو نہ سیم و زر کی حرص ہے اور نہ منصب و جاہ کی طلب۔ کون ہے وہ فقیر شاہ جہاں، مصاحب کی بات سن کر چونک اٹھا۔ اسے مایوسیوں کے اندھیرے میں امید کی ایک ہلکی سی کرن نظر آئی تھی۔ کہاں رہتا ہے وہ فقیر اس سے درخواست کرو کہ وہ اپنی جھولی میں پڑی ہوئی کیمیا دارا شکوہ کو بخش دے۔ وہ فقیر لاہور کے ایک سنسان گوشے میں رہتا ہے۔ مصاحب نے درویش کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا۔ تو پھر کس بات کا انتظار ہے ہمارا پیغام اس درویش تک پہنچا دو۔ شاہ جہاں نے پُرجوش لہجے میں کہا۔ اگر شہزادے کو کھوئی ہوئی صحت مل گئی تو ہم درویش کے ساتھ تمہارے بھی ممنون احسان ہوں گے۔ پھر کئی برق رفتار شہسوار قاصدوں کی حیثیت سے لاہور کی طرف دوڑ پڑے۔ درویش اپنے ایک خادم کے ساتھ ایک مختصر سی خانقاہ میں گوشہ نشیں تھا۔ شاہی کارندے حضور سے ملنا چاہتے ہیں۔ خادم نے دست بستہ عرض کیا۔ مگر یہ فقیر تو کسی سے ملنا نہیں چاہتا۔ درویش نے ناخوشگوار لہجے میں کہا۔ پھر یہ شاہانِ مغرور، اللہ کے بندے کو کیوں ستاتے ہیں شاہی قاصدوں کے چہرے اُتر گئے۔ درویش نے ملنے سے انکار کردیا تھا۔ پھر ان لوگوں نے خادم کی خوشامد کی۔ آخر درویش نے مغل شہنشاہ کے کارندوں کو اپنی خدمت میں طلب کرلیا۔ تمہارے فرمانروا کو مجھ ناکارہ سے کیا کام ہے درویش کے لہجے میں اس قدر جلال تھا کہ شاہی سفیر کانپنے لگا۔ ولی عہد سلطنت بیمار ہے۔ شاہی سفیروں نے عرض کیا۔ ظل الٰہی کی خواہش ہے کہ آپ ایک نظر شہزادے کو دیکھ لیں۔ میں کوئی طبیب ہوں کہ کسی بیمار کو دیکھ لوں درویش نے بے نیازانہ کہا۔ شاہی قاصدوں نے بہت خوشامد کی مگر درویش کے ہونٹوں پر حرف انکار کے سوا کچھ نہیں تھا۔ پھر خادم کی درخواست پر درویش نے بس اس قدر آمادگی کا اظہار کیا۔ اگر بادشاہ سمجھتے ہیں کہ یہ عاجز کسی مریض کا علاج کرسکتا ہے تو انہیں لازم ہے کہ وہ بیمار کو یہاں لے آئیں۔ شاہی قاصد طوفانی انداز میں دہلی واپس لوٹے اور درویش کا جواب شہنشاہ ہند کے گوش گزار کردیا۔ شہزادہ دارا شکوہ کی ظاہری حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ اتنا طویل سفر برداشت کرسکتا۔ پھر بھی مغل شہنشاہ نے اپنے درباری طبیبوں سے مشورہ کیا۔ ظل الٰہی دہلی سے لاہور کا سفر ایسا ہی ہے جیسے ہم شہزادئہ معظم کی زندگی سے جان بوجھ کر ایک خطرناک کھیل کھیلیں۔ شاہی طبیبوں نے بیک زبان کہا۔ خاکم بدہن اس کھیل کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ درباری حکیموں نے مبہم لہجے میں فرمانروائے ہندوستان پر یہ بات واضح کردی تھی کہ اگر مغل شہزادے نے یہ سفر اختیار کیا تو وہ اپنی زندگی سے ہاتھ بھی دھوسکتا ہے۔ شہنشاہ شاہ جہاں اور ملکہ ممتاز محل بہت دیر تک گہری سوچ میں ڈوبے رہے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ بیٹے کو لاہور لے جاکر ایک کھلا ہوا خطرہ مول لیں یا پھر شہزادے کو اسی طرح سسکتا ہوا چھوڑ دیں۔ بالآخر والیٔ ہندوستان نے ایک طویل ذہنی کشمکش کے بعد ملکہ ممتاز محل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اگر وہ درویش اللہ کا برگزیدہ بندہ ہے تو پھر اس کی دعائوں سے شہزادہ ہر طرح محفوظ رہے گا اور اگر مشیت الٰہی میں دارا شکوہ کی موت مقدر ہوچکی ہے تو پھر قصرشاہی کی تمام سہولتیں اور آسائشیں مل کر بھی اس کی سانسوں میں اضافہ نہیں کرسکتیں۔ یہ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا جس پر شاہ جہاں نے پوری قوت ارادی کے ساتھ عمل کیا۔ راستے میں ایسے کئی مقام آئے جہاں مغل شہنشاہ کو یہ محسوس ہوا کہ اب شہزادہ دارا شکوہ کے چراغ زندگی کو بجھنے سے نہیں بچایا جاسکتا مگر اچانک شاہ جہاں کو محسوس ہوتا کہ چراغ کی لو تھرتھراتے تھرتھراتے یکایک سنبھل گئی ہے۔ مختصر یہ کہ اسی اذیت ناک فضا میں شہاب الدین شاہ جہاں ایک ڈھانچے کو لے کر لاہور پہنچا اور پھر درویش کی بارگاہ میں حاضر ہوا۔ مستند تاریخی روایت ہے کہ فرمانروائے ہندوستان جلال و جبروت کے کسی مظاہرے کے بغیر ایک عام انسان کی طرح درویش کی خانقاہ میں حاضر ہوا۔ شاہ جہاں کا یہ عجز و انکسار دیکھ کر فقیر اپنی چٹائی سے اٹھا اور اسلامی آداب کے مطابق شاہ جہاں سے مصافحہ کیا۔ اس دوران دارا شکوہ کا پلنگ خانقاہ کے ایک گوشے میں رکھ دیا گیا تھا۔ پھر دیکھنے والوں نے دیکھا کہ مملکت ہند کا مطلق العنان حکمراں ایک گدڑی پوش فقیر کے سامنے دست بستہ اور دوزانو بیٹھا ہے۔ بادشاہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں کوئی طبیب نہیں ہوں اور روحانیت میں بھی میرا کوئی مرتبہ نہیں ہے۔ فقیر نے اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے کہا۔ اب میری سمجھ میں نہیں آتا کہ تاجدار ہندوستان نے اس قدر دشوار گزار سفر کیوں اختیار کیا میں حضور سے حسن ظن رکھتا ہوں۔ مغل شہنشاہ کے لہجے سے انتہائی عقیدت کا اظہار ہورہا تھا۔ بے شک آپ ایک غیرت مند صوفی اور مرد بے نیاز ہیں۔ اگر آپ کے دل میں ذرّہ برابر بھی طلب دنیا ہوتی تو میرے ایک اشارے پر دہلی چلے آتے۔ درویش فرمانروائے ہندوستان کے اس طرزکلام سے بہت متاثر ہوا۔ اللہ، شہنشاہ کو اس حسن ظن کی جزا دے۔ یہ کہہ کر درویش نے مٹی کے پیالے میں پانی بھرا۔ پھر اپنی جگہ سے اٹھا اور شہزادہ دارا شکوہ کے پلنگ کے قریب پہنچ کر ولی عہد سلطنت سے مخاطب ہوا۔ اے جان بے قرار ہمیں تو بہت دنوں سے تیرا انتظار تھا مگر تو آیا بھی تو کس حال میں آیا۔ درویش کے لہجے میں اس قدر سوز تھا کہ شاہ جہاں کی آنکھیں بھی بھیگ گئیں اور خود دارا شکوہ بھی رونے لگا۔ شیخ میری ناتوانی کا یہ عالم ہے کہ میں اپنی کوشش سے اٹھ کر بیٹھ نہیں سکتا۔ شہزادے ہمت تو کرو۔ یہ کہہ کر درویش نے ولی عہد سلطنت کے جسم کو اپنے بائیں ہاتھ کا ہلکا سا سہارا دیا۔ پھر حاضرین خانقاہ نے اپنی آنکھوں سے یہ حیرت انگیز منظر دیکھا کہ دارا شکوہ جو ناتوانی کے سبب کروٹ بھی نہیں لے سکتا تھا، آسانی کے ساتھ اپنے پلنگ پر اٹھ کر بیٹھ گیا۔ پھر درویش نے اپنا ایک ہاتھ مغل شہزادے کے سر پر رکھا اور دوسرے ہاتھ سے پانی پلایا۔ مٹی کے پیالے کا وہ پانی کیا تھا، اپنی تاثیر میں آب حیات سے بڑھ کر تھا۔ چند گھونٹ حلق سے اترتے ہی دارا شکوہ کو محسوس ہوا کہ جیسے بے جان سے جسم میں توانائی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ شاہ جہاں نے درویش کی خانقاہ میں ایک ہفتے تک قیام کیا۔ اس دوران فرمانروائے ہند ایک فقیر بے مایہ کا مہمان تھا۔ درویش نے حسب استطاعت معمولی غذا تاجدارِ ہند کے سامنے دسترخوان پر رکھی اور مغل شہنشاہ نے اس غریبانہ خوراک کو نہایت ذوق و شوق کے ساتھ کھایا۔ دارا شکوہ اپنی مشہور تصنیف سکینتہ الاولیا میں ایک مقام پر تحریر کرتا ہے۔ میرے والد محترم مجھے اس وقت حضرت شیخ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے جب ہندوستان کے تمام حاذق اطبا میرے علاج سے عاجز آگئے تھے اور بظاہر میری سانسوں کا شمار ختم ہوتا نظر آتا تھا مگر حضرت شیخ نے مجھے مٹی کے اس پیالے سے پانی پلایا جسے آپ خود استعمال فرمایا کرتے تھے۔ پھر قدرتِ خداوندی کا کرشمہ اس طرح ظاہر ہوا کہ میں ایک ہفتے کے اندر اس طرح صحت یاب ہوگیا کہ جیسے کبھی بیمار ہی نہیں ہوا تھا۔ شاہ جہاں بیٹے کی صحت یابی کا جشن اس طرح منانا چاہتا تھا کہ فقیر کے قدموں میں سیم و زر کے انبار لگا دے اور اس کی خانقاہ کے درودیوار میں طلائی رنگ بھر دے مگر درویش نے یہ کہہ کر انکار کردیا۔ اگر بادشاہ کچھ دینا چاہتے ہیں تو بس اتنا کرم کریں کہ مجھے تنہا چھوڑ دیں۔ مغل شہنشاہ نے پہلی بار کسی انسان کی یہ شان بے نیازی دیکھی تھی۔ آخر اس نے دوسرے زاویئے سے درخواست کی۔ اگر شیخ یہ نذرات و تحائف خود قبول نہیں فرماتے تو اپنے خدمت گاروں میں تقسیم کردیں۔ بڑی عجیب بات ہے کہ میں جس چیز کو اپنے لیے پسند نہیں کرتا، اسے دوسروں کے لیے پسند کروں درویش نے نہایت پُرسوز لہجے میں کہا۔ انجام کار شاہ جہاں دہلی لوٹ آیا۔ راستے بھر وہ زیرلب ایک ہی بات دہراتا رہا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ابھی اس کی مملکت میں ایسے جانباز موجود ہیں۔ جس درویش کے دست کارساز سے پانی کے چند گھونٹ پی کر مغل شہزادے دارا شکوہ نے ایک لاعلاج بیماری سے نجات حاصل کی تھی، وہ سلسلۂ قادریہ کے مشہور بزرگ حضرت میاں میر لاہوری تھے۔ ٭ ٭ ٭ حضرت میاں میر کا خاندانی نام میر محمد تھا۔ بعض مؤرخین نے شیخ محمد تحریر کیا ہے۔ آپ سندھ کے قدیم شہر سیوستان میں پیدا ہوئے۔ سیوستان کو سہون بھی کہتے ہیں جو موجودہ پاکستان کے ضلع دادو میں واقع ہے۔ حضرت میاں میر کی تاریخ پیدائش میں سخت اختلاف پایا جاتا ہے۔ مغل شہزادے دارا شکوہ نے اپنی مشہور تصنیف سکینتہ الاولیا میں ھ کو آپ کا سال ولادت قرار دیا ہے۔ اس کے برعکس مشہور کتاب تحفتہ الکرام میں آپ کی تاریخ پیدائش ھ درج ہے۔ سرنصف نامہ کے اعتبار سے حضرت میاں میر کا تعلق خلیفہ ثانی امیرالمومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خاندان سے ہے، اسی لیے آپ فاروقی کہلاتے ہیں۔ حضرت میاں میر کے والد محترم کا اسم گرامی قاضی سائیں دتہ تھا۔ بعض مؤرخین نے سائیندنہ تحریر کیا ہے۔ حضرت قاضی سائیں دتہ اپنے علم و فضل اور زہد و تقویٰ کے لحاظ سے نہ صرف سیوستان بلکہ پورے سندھ میں ممتاز مانے جاتے تھے۔ ابھی حضرت میاں میر کی عمر صرف بارہ سال تھی کہ آپ کے سر سے والد ماجد کا سایہ اٹھ گیا مگر خاندان میں علم و فضل کا چرچا تھا، اس لیے تعلیم کا سلسلہ جاری رہا۔ حضرت میاں میر کی والدہ محترم بی بی فاطمہ، قاضی قازن کی صاحبزادی تھیں۔ خود بھی نہایت عالم و فاضل اور پرہیزگار خاتون تھیں۔ بعض تاریخی روایتوں کے مطابق حضرت میاں میر کے چار بھائی تھے، دو بہنیں تھیں جن میں سے ایک کا نام بی بی جمال خاتون تھا۔ بی بی جمال کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے زمانے کی رابعہ بصری تھیں۔ ٭ ٭ ٭ علم ظاہری کی تکمیل کے بعد حضرت میاں میر ، حضرت شیخ خضر سیوستانی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت شیخ خضر سندھ میں سلسلۂ قادریہ کے مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ حضرت شیخ کے صبر و قناعت اور توکل کی انتہا یہ تھی کہ ساری زندگی مال دنیا کے نام پر ایک کوڑی بھی اپنے پاس نہیں رکھی۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی نے اپنی عمر کا طویل حصہ ایک قبرستان میں گزارہ۔ پھر آپ سیوستان کے باہر ایک پہاڑ میں سکونت پذیر ہوگئے جہاں سارا وقت عبادتوں، مجاہدوں اور یادِالٰہی میں گزارتے تھے۔ حضرت خضر سیوستانی نے ایک تنور بھی بنوایا تھا۔ جب شدید سردی کا موسم آتا تو آپ اس تنور کو جلتی ہوئی لکڑیوں سے بھر دیتے۔ پھر برفانی راتیں اسی تنور کے قریب بسر کرتے۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی سردی اور گرمی میں ہمیشہ ایک ہی لباس استعمال کرتے اور وہ لباس ایک تہہ بند پر مشتمل ہوتا۔ پہاڑ میں مقیم ہونے کے بعد شہر سے آپ کا رابطہ کم و بیش ختم ہوگیا تھا۔ اہل دنیا سے اجتناب کا یہ عالم تھا کہ اللہ کے سوا آپ کا کوئی دوست نہیں تھا۔ حضرت شیخ درختوں کے پتے کھا کر زندگی بسر کرتے تھے۔ مغل شہزادے دارا شکوہ نے اپنی دوسری مشہور تصنیف سفینتہ الاولیا میں ایک مقام پر تحریر کیا ہے۔ ایک بار سیوستان کا حاکم حضرت شیخ خضر کی زیارت کے لیے پہاڑ پر حاضر ہوا۔ اس وقت شدید گرمی کا موسم تھا۔ حاکم سیوستان نے دیکھا کہ حضرت شیخ خضر پر استغراق کی کیفیت طاری تھی اور آپ جلتی ہوئی دھوپ میں ایک تپتے ہوئے پتھر پر بیٹھے تھے۔ حاکم دبے پائوں آگے بڑھا مگر حضرت شیخ خضر سیوستانی نے آنکھ کھول کر نہیں دیکھا۔ پھر وہ آپ کے قریب پہنچ کر اس زاویئے سے کھڑا ہوگیا کہ سورج اس کی پشت پر آگیا اور حضرت شیخ چند لمحوں کے لیے حاکم کے سائے میں آگئے۔ حاکم کی نیت یہی تھی کہ حضرت شیخ کچھ دیر کیلئے تیز دھوپ سے محفوظ رہیں۔ پھر جیسے ہی حضرت شیخ خضر پر حاکم سیوستان کا سایہ پڑا، آپ نے آنکھیں کھول دیں اور نہایت پُرجلال لہجے میں فرمایا۔ تم کون ہو اور یہاں کس مقصد سے آئے ہو میں اس علاقے کا حکمراں ہوں۔ حاکم سیوستان نے انتہائی عقیدت و انکسار کے ساتھ عرض کیا۔ آپ کی زیارت سے شرف یاب ہونے کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ کیا تم نے زیارت کرلی حضرت شیخ خضر سیوستانی نے حاکم سے پوچھا۔ جی ہاں آپ کے صدقے میں یہ دولت دیدار مجھے حاصل ہوگئی۔ حاکم سیوستان نے فرطِ ادب سے کسی قدر خم ہوتے ہوئے کہا۔ جب مقصد پورا ہوگیا تو میرا پیچھا چھوڑ دو۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی نے ایک خاص شان بے نیازی کے ساتھ فرمایا۔ اگر آپ مجھے کسی خدمت کا موقع عنایت کریں تو یہ میرے لئے انتہائی سعادت ہوگی۔ حاکم سیوستان، حضرت شیخ کے روبرو اپنے انکسار کا مظاہرہ کرنے کے لیے مزید خم ہوگیا۔ میرے بھائی مجھے کیوں تنگ کرتے ہو حضرت شیخ خضر سیوستانی نے نہایت بے نیازی کے ساتھ فرمایا۔ بفضل اللہ میرا کوئی کام ایسا نہیں ہے جسے تم انجام دے سکو۔ میں جانتا ہوں مگر پھر بھی شیخ مجھے کسی خدمت کا موقع مرحمت فرمائیں۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی کی بے زاری میں کچھ اور اضافہ ہوگیا مگر پھر بھی آپ نے نہایت تحمل کے ساتھ فرمایا۔ اگر میں تمہیں اپنی کسی خدمت کا موقع دوں تو کیا تم اسے خوش دلی کے ساتھ انجام دو گے حاکم سیوستان، حضرت شیخ کی بات کی گہرائی کو سمجھنے سے قاصر رہا اور انتہائی پُرجوش لہجے میں کہنے لگا۔ شیخ آپ حکم تو دیں۔ تم نے اپنا یہ سایہ جو مجھ پر ڈال رکھا ہے، اسے بلاتاخیر دور کردو۔ حضرت شیخ سیوستانی نے فرمایا۔ جو لوگ اللہ کے سائے میں زندگی بسر کرتے ہیں، انہیں کسی دوسرے سائے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چند لمحوں کے لیے حاکم سیوستان کے چہرے پر مسرت کا جو رنگ ابھر آیا تھا، وہ اس طرح ڈوب گیا کہ جیسے آندھی کا کوئی تیز جھونکا کسی چیز کو چھوتا ہوا گزر جائے۔ اور دوسری خدمت یہ ہے کہ تم جہاں سے آئے ہو، وہیں واپس چلے جائو۔ حضرت شیخ خضر نے فرمایا۔ حاکم سیوستان کو محسوس ہوا کہ جیسے ایک تنہا شخص نے کسی لشکر جرار کو شکست دے دی ہو۔ وہ خجالت کے پسینے میں ڈوبا ہوا چند قدم پیچھے ہٹا اور اتنی دور جاکر کھڑا ہوگیا کہ اس کا سایہ حضرت شیخ خضر سیوستانی پر نہ پڑے۔ حضرت شیخ نے نظر اٹھا کر حاکم سیوستان کی طرف دیکھا اور ناخوشگوار لہجے میں فرمایا۔ جب ہم دونوں کے درمیان بات طے ہوچکی تو پھر کیوں کھڑے ہو حاکم سیوستان نے نہایت شکستہ لہجے میں عرض کیا۔ میں شیخ کے ارشاد کی تعمیل کرتے ہوئے واپس جاتا ہوں مگر پھر بھی میری یہ تمنا ہے کہ اس خاص موقع پر جب آپ یادِ حق میں مشغول ہوں تو میرے لیے دعائے خیر فرمائیں۔ حاکم سیوستان کی درخواست سن کر حضرت شیخ خضر نے نہایت رقت آمیز لہجے میں فرمایا۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس وقت کے لیے زندہ نہ رکھے جب میرے دل میں اللہ کے سوا کسی دوسرے کا خیال آئے۔ یہ تھے سلسلۂ قادریہ کے جانباز حضرت شیخ خضر سیوستانی اور یہ تھی ان کے جینے کی ادا حضرت شیخ خضر سیوستانی سے حضرت میاں میر کی ملاقات کا واقعہ بھی بڑا عجیب ہے۔ اس سلسلے میں خود حضرت میاں میر فرماتے ہیں کہ جب میں والدہ محترمہ سے اجازت لے کر گھر سے باہر نکلا تو بے اختیار میرا رخ جنگل کی طرف ہوگیا۔ یہاں تک کہ میں کوچئہ سیوستان میں پہنچا۔ وہاں میں نے دیکھا کہ ایک گوشے میں ایک تنور موجود ہے جس کا منہ ڈھکا ہوا ہے۔ میں وہاں سے خاموشی کے ساتھ گزر جانا چاہتا تھا مگر یکایک میرے دل میں آئی کہ اس تنور کو کھول کر دیکھوں۔ پھر جب میں نے تنور کھولا تو وہ گرم تھا اور اس کے اندر ایک بڑا سا پتھر رکھا ہوا تھا۔ مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ کسی مرد بزرگ کا مقام ہے۔ میں نے اپنے دل میں عہد کرلیا کہ اس وقت تک یہاں سے نہیں جائوں گا جب تک اس درویش کی زیارت نہ کرلوں جس کا ٹھکانہ جنگل کا یہ ویران گوشہ ہے۔ شاید یہ اس مرد بزرگ کی روحانی کشش تھی کہ میں اس مقام پر ٹھہر گیا جو خطرات سے بھرا ہوا تھا۔ حضرت میاں میر فرماتے ہیں کہ دن طرح گزر گیا مگر جب رات آئی تو محسوس ہوا کہ موسم بہت سخت ہے۔ سرد ہوائیں انسانی جسم کو منجمد کئے دیتی تھیں۔ دوسرے یہ کہ جنگلی جانوروں اور درندوں کی آوازیں آس پاس سنائی دے رہی تھیں مگر کوئی میرے قریب نہیں آتا تھا۔ شاید یہ بھی اس مرد بزرگ کی کرامت تھی کہ خوفناک درندے اس مقام سے دور ہی رہتے تھے۔ پھر جنگلی جانوروں کی ضرررسانی کا خوف تو دور ہوگیا مگر سرد موسم نے اس قدر ستایا کہ میں کئی بار تنور کے قریب گیا اور چاہا کہ اسے کھول کر اندر بیٹھ جائوں اور یخ بستہ ہوائوں کے تیز جھونکوں سے محفوظ ہوجائوں مگر ہر مرتبہ یہ سوچ کر لوٹ آیا کہ جو مقام کسی بزرگ کا ہو، وہاں اس طرح بیٹھنا بے ادبی ہے۔ الغرض مجھے اس ویران جگہ پر پڑے ہوئے تین دن گزر گئے اور جن بزرگ کے دیدار کی تمنا تھی، ان کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔ میں کسی دوسرے آباد علاقے میں جاکر اپنی بھوک اور پیاس مٹا سکتا تھا مگر اس خوف سے کہیں نہ جا سکا کہ اگر وہ بزرگ آکر واپس چلے گئے اور میں موجود نہیں ہوا تو پھر اس محرومی کا علاج ممکن نہیں ہوگا۔ بھوک اور پیاس بڑھتی جارہی تھی مگر اللہ نے غیب سے مجھے استقامت بخشی۔ آخر تین دن اور تین راتیں اسی عالم میں گزر گئے۔ اس دوران غذا کا کوئی لقمہ میرے حلق سے نیچے نہیں اترا اور نہ میں نے پانی کا ایک گھونٹ پیا۔ آخر تین دن بعد میری آزمائش بھی ختم ہوئی اور کشمکش انتظار بھی آخر وہ مرد بزرگ نمودار ہوئے اور تنور کی طرف آتے ہوئے نظر آئے۔ میں انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا۔ وہ سردیوں کے سخت موسم میں صرف ایک تہہ بند پہنے ہوئے تھے۔ مجھے کسی دلیل اور گواہی کے بغیر یقین آگیا کہ یہی وہ مرد بزرگ ہوسکتے ہیں۔ وہ ضعیف العمر تھے اور ان کا جسم بہت لاغر و نحیف تھا مگر رفتار میں نوجوانوں سے زیادہ مضبوطی تھی۔ میں تنور سے کچھ فاصلے پر موجود تھا، اس لئے بزرگ مجھے نہ دیکھ سکے۔ وہ آئے اور خاموشی سے ایک پتھر پر بیٹھ گئے۔ میں نے دل ہی دل میں اللہ کا شکر ادا کیا اور لرزتے قدموں سے آگے بڑھا۔ میرے پیروں کی یہ لرزش ان بزرگ کے ہیبت و جلال کے باعث تھی۔ میں نے قریب پہنچ کر بزرگ کی خدمت میں سلام پیش کیا۔ بزرگ نے میری طرف نظر اٹھا کر دیکھا اور بہ آواز بلند فرمایا۔ وعلیکم السلام میر محمد بزرگ کی زبان مبارک سے اپنا نام سن کر حیرت زدہ رہ گیا۔ اب ان کی روحانی عظمت اور روشن ضمیری میں کوئی کلام باقی نہیں رہ گیا تھا۔ کیسے ہو میر محمد بزرگ نے دوبارہ مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔ شیخ کی دعائوں کے طفیل تمام آفات ارضی و سماوی سے محفوظ ہوں۔ میں نے بصداحترام عرض کیا۔ کچھ کھایا پیا حضرت شیخ نے ایک دلنواز تبسم کے ساتھ پوچھا۔ یہاں قرب و جوار میں غذا اور پانی میسر نہیں تھے۔ میں نے بزرگ کے سوال کا جواب دیا۔ میرے لہجے میں شدید نقاہت ظاہر ہورہی تھی۔ تو کچھ دور جاکر اپنے حصے کا رزق اور پانی تلاش کرلیا ہوتا۔ بزرگ کے اندازِِگفتگو سے اپنائیت اور محبت جھلک رہی تھی۔ کئی بار چاہا مگر ہر مرتبہ ایک ہی خوف دامن گیر ہوگیا۔ میں نے ڈرتے ڈرتے عرض کیا۔ میر محمد کیسا خوف بزرگ نے محبت آمیز لہجے میں پوچھا۔ اگر میں تلاش رزق و آب میں نکلا اور آپ آکر واپس تشریف لے گئے تو پھر اس محرومی کا ازالہ کس طرح ہوگا میں نے بے کم و کاست اپنے دل کی کیفیت بیان کردی۔ جب ہمیں آنا تھا اور تم سے ملاقات طے ہوچکی تھی تو پھر محرومی کیسی اور خوف کیسا بزرگ نے باتوں ہی باتوں میں معرفت کا ایک عجیب نکتہ بیان فرما دیا تھا۔ میں خاموشی سے سر جھکائے کھڑا رہا۔ بیٹھ جائو، کشمکش انتظار نے تمہیں تھکا دیا ہوگا۔ بزرگ کے ہونٹوں پر بڑی دل آویز مسکراہٹ تھی۔ ایسی مسکراہٹ کہ جس کی حیات افزا تاثیر میں بھوک اور پیاس کی تکلیف کو یکسر فراموش کر بیٹھا تھا۔ جب میں دوزانو ہوکر بیٹھ گیا تو بزرگ نے فرمایا۔ میر محمد تم یہاں کتنے دن سے ٹھہرے ہوئے ہو میں نے عرض کیا۔ تین دن اور تین راتوں سے آپ کا منتظر تھا۔ تین دن اور تین راتیں بزرگ نے میری بات سن کر شدید حیرت کا اظہار کیا۔ دو دن سے تو میں یہیں تھا، بس آج ہی کچھ دیر کے لیے گیا تھا مگر میں نے تو تمہیں کہیں نہیں دیکھا۔ بزرگ کا یہ انکشاف سن کر مجھے بھی بہت تعجب ہوا۔ اب میرے لیے نئی پریشانی یہ تھی کہ میں بزرگ کے قول کی تردید کس طرح کروں۔ پھر میں نے ڈرتے ڈرتے عرض کیا۔ شیخ بہتر جانتے ہوں گے کہ میں سچ بول رہا ہوں یا جھوٹ بزرگ نے ایک نظر میری طرف دیکھا اور اسی روح پرور تبسم کے ساتھ فرمایا۔ شاید ایسا ہی ہو۔ فقیر کو تو اپنی ہی خبر نہیں ہے پھر وہ روزوشب کا حساب کیسے رکھے گا دراصل یہ بزرگ کے استغراق کی کیفیت تھی۔ اگرچہ انہیں یہاں سے گئے ہوئے تین دن گزر چکے تھے لیکن وہ یہی سمجھ رہے تھے کہ آج ہی گیا ہوں اور آج ہی واپس آگیا ہوں۔ بزرگ کچھ دیر تک خاموش رہے۔ پھر نہایت شفقت آمیز لہجے میں فرمانے لگے۔ میر محمد تم نے میرے انتظار میں بہت زحمت برداشت کی مگر تم اپنے گھر سے کس کام کے لیے نکلے تھے میں حضرت شیخ خضر سیوستانی کی خدمت میں حاضر ہونے کے ارادے سے نکلا تھا کہ راستے میں تنور دیکھ کر ٹھہر گیا اور پھر شوق دیدار میرے پیروں کی زنجیر بن گیا۔ خضر سیوستانی تو یہی گناہ گار ہے مگر پتا نہیں کہ تم کس خضر کی تلاش میں ہو بزرگ کی زبان مبارک سے یہ الفاظ سن کر میں حیرت زدہ رہ گیا اور بہت دیر تک حضرت شیخ خضر سیوستانی کے روشن چہرے کو دیکھتا رہا۔ پھر جب حیرت و استعجاب کے اثرات زائل ہوئے تو میں نے بے اختیار ہوکر حضرت شیخ کے دست مبارک کو بوسہ دیا۔ خود ہی زنجیر پہنائی اور خود ہی زنجیر کو کھول دیا۔ جوش مسرت میں میری آواز لرز رہی تھی۔ جو کچھ ہوتا ہے، اسی کی طرف سے ہوتا ہے۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی نے فرمایا۔ بندے تو محض درمیان کا ایک واسطہ ہیں۔ وہ مختار کل جسے چاہے ہدایت بخشے اور جسے چاہے صراط مستقیم سے محروم کردے۔ میں نے اپنی خوش قسمتی پر خالق کائنات کا شکر ادا کیا اور پھر حضرت شیخ خضر سیوستانی سے درخواست کی۔ گھر سے یہی نیت کرکے نکلا تھا کہ اگرمیرے بخت نے یاوری کی تو شیخ کے حلقۂ غلامی میں شامل ہوجائوں گا۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی نے میری درخواست سنی اور پھر مجھے بیعت سے شرف یاب فرمایا۔ حضرت میاں میر اپنے پیر و مرشد کی خدمت میں کتنے دن رہے، کسی تاریخی دستاویز سے اس کا صحیح اندازہ نہیں ہوتا۔ مغل شہزادے دارا شکوہ نے اپنی تصنیف سکینتہ الاولیا میں صرف اتنا تحریر کیا ہے۔ حضرت شیخ خضر سیوستانی سے بیعت ہونے کے بعد حضرت میاں میر نے ریاضتیں اور مجاہدے شروع کردیئے۔ پھر تھوڑے ہی عرصے بعد حضرت شیخ نے فرمایا۔ شیخ محمد تم نے اپنا کام مکمل کرلیا۔ اب تمہیں یہاں رہنے کی ضرورت نہیں، جہاں چاہو بودوباش اختیار کرو اور اللہ نے اپنے لامحدود خزانوں میں سے تمہیں جو دولت عطا کی ہے، اسے اس کے بندوں میں حسب ضرورت تقسیم کرو۔ بالآخر حضرت میاں میر اپنے پیر و مرشد سے اجازت لے کر لاہور کی طرف روانہ ہوگئے۔ حضرت میاں میر کے سفر لاہور کے متعلق دو متضاد روایات مشہور ہیں۔ ایک روایت یہ ہے کہ آپ نے پیر و مرشد سے اجازت لے کر سیوستان چھوڑا تھا۔ اس روایت کو اکثر مؤرخین نے بیان کیا ہے۔ دوسری روایت یہ ہے کہ جب حضرت شیخ خضر سیوستانی کا وصال ہوگیا تو حضرت میاں میر عازم لاہور ہوئے۔ اس بحث سے قطع نظر حضرت میاں میر پچیس سال کی عمر میں لاہور تشریف لائے۔ یہ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کا زمانہ تھا۔ لاہور پہنچ کر حضرت میاں میر ، مولانا سعداللہ کے حلقۂ درس میں شامل ہوگئے۔ مولانا سعداللہ یگانۂ روزگار عالم تھے۔ حضرت میاں میر کئی سال تک مولانا کے فضل و کمال سے فیضیاب ہوئے۔ پھر آپ مفتی عبدالسلام لاہوری کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ مفتی عبدالسلام ایک طویل عرصے تک شاہی ملازمت سے وابستہ رہے، پھر اس منصب سے الگ ہوکر درس و تدریس میں مشغول ہوگئے اور تقریباً پچاس سال تک بندگانِ خدا میں علم کی دولت تقسیم کرتے رہے۔ حضرت میاں میر نے مفتی عبدالسلام لاہوری سے اس طرح اکتساب علم کیا کہ استاد گرامی اپنے شاگرد پر ناز کیا کرتے تھے اور برسرمجلس فرماتے تھے کہ اللہ نے شیخ محمد کو وہ ذہن رسا عطا کیا ہے کہ لمحوں میں ان پر علم کے رموز و نکات آشکار ہوجاتے ہیں۔ مفتی عبدالسلام لاہوری کے علاوہ حضرت میاں میر ، مولانا نعمت اللہ کے حلقۂ درس میں بھی شامل ہوا کرتے تھے۔ مولانا نعمت اللہ ، مولانا سعداللہ کے شاگرد تھے۔ حضرت میاں میر نے تھوڑے ہی عرصے میں ان بزرگ سے معقولات اور منقولات کا علم حاصل کیا، یہاں تک کہ مولانا نعمت اللہ کے تمام پرانے شاگرد پیچھے رہ گئے اور مکتب میں داخل ہونے والا ایک نووارد اپنے ساتھیوں پرسبقت لے گیا۔ حضرت مولانا نعمت اللہ ، حضرت میاں میر کی ذکاوت اور فہم و تدبر کے بارے میں فرمایا کرتے تھے۔ ہم کئی سال تک شیخ محمد کو پڑھاتے رہے اور اس دوران انہوں نے ہم سے ہمارا سارا علم لے لیا مگر اس طویل عرصے میں ہمیں ان کے اصلی حالات کا علم نہیں ہوسکا۔ یہ حضرت میاں میر کی شخصیت کی گہرائی پر ان کے استاد گرامی کی کھلی ہوئی گواہی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت میاں میر معرفت کے رازوں کو دوسرے لوگوں سے کس قدر پوشیدہ رکھتے تھے۔ حضرت میاں میر کا یہ معمول تھا کہ آپ دن کے وقت بزرگوں کے مقبروں، باغوں یا جنگلوں میں جاکر یادِحق میں مشغول رہتے تھے۔ جو دوست آپ کے ہمراہ ہوتے، وہ بھی الگ الگ ایک درخت کے نیچے ذکرالٰہی میں مشغول ہوجاتے۔ پھر جب نماز کا وقت آتا تو تمام ساتھی مل کر نماز باجماعت ادا کرتے۔ حضرت میاں میر لوگوں کے میل جول اور اہل دنیا کی محبتوں سے ہمیشہ متنفر رہتے تھے۔ آپ رات کو حجرے کا دروازہ بند کرکے تنہا قبلے کی طرف منہ کئے بیٹھے رہتے اور ساری رات ذکرالٰہی ٰمیں مشغول رہتے۔ واضح رہے کہ حضرت میاں میر کا تعلق صوفیائے کرام کے اس گروہ سے تھا جو ذکرخفی کو پسند کرتے ہیں۔ تصوف کی اصطلاح میں ذکرخفی سے مراد اللہ کو اس طرح یاد کرنا ہے کہ قریب بیٹھے ہوئے کو بھی یہ بات معلوم نہ ہوسکے کہ ذکر کرنے والا کسے پکار رہا ہے۔ دوسرے گروہ کا طریقہ یہ ہے کہ وہ لوگ زوروشور کے ساتھ اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ پوری خانقاہ ان کی آوازوں سے گونج اٹھتی ہے۔ مغل شہزادہ دارا شکوہ لکھتا ہے کہ حضرت میاں میر کا باغوں میں جانا، رسالت پناہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق مبارک کے عین موافق تھا۔ جیسا کہ صحیح مسلم اور مشکوٰۃ کی تیسری فصل کتاب الایمان میں حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے۔ ایک دن سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی مجلس سے اٹھ کر ایک طرف تشریف لے گئے۔ حضرت ابوہریرہ نے تلاش کے بعد سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک باغ میں دیکھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ کو اپنے نعلین مبارک دے کر فرمایا۔ اے ابوہریرہ اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جسے تو لاالہ الا اللہ کہتے ہوئے دیکھے، وہ ضرور بالضرور بہشت میں داخل ہوگا۔ اس حدیث مبارک سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یکسوئی اور جمعیت خاطر کے لیے باغوں میں تشریف لے جاتے تھے۔ ان مقامات پر سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کو وجد اور ذوق حاصل ہوتا تھا۔ اسی لیے مومنوں کو بشارت دی اور لاالہ الا اللہ کے ذکر کی تلقین فرمائی جو ہر مسئلے کا حل ہے اور ہر قفل کی چابی ہے۔ شہزادہ دارا شکوہ کے بیان کے مطابق ایک معزز درباری مُلا سید خان کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت میاں میر ذکر کے موضوع پر تقریر فرما رہے تھے۔ اسی دوران آپ نے اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے فرمایا۔ شہر کے باہر ایک غیر آباد مکان پڑا تھا۔ مشغول حق ہونے کے لئے میں تقریباً پندرہ روز تک وہاں جاکر بیٹھتا رہا مگر مجھے جمعیت خاطر حاصل نہ ہوسکی۔ آخر میں نے طے کرلیا کہ یہاں سے چلے جانا چاہیے۔ اس مکان کے قریب ہی ایک کنواں تھا اور وہاں پر ایک سقہ رہا کرتا تھا۔ الغرض جب میں اس مکان کو چھوڑ کر جانے لگا تو سقے نے مجھ سے کہا۔ شیخ آپ یہاں سے کیوں جارہے ہیں آپ کے دم سے تو بڑی آبادی تھی۔ یہ مقام میرے لئے موزوں نہیں۔ مجھے آج تک یہاں اطمینان قلب حاصل نہیں ہوا۔ میں نے سقے کو مکان چھوڑ کر جانے کی وجہ بتائی۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے سقہ کچھ دیر تک سوچتا رہا، پھر اس نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ شیخ کچھ دن پہلے اس علاقے میں ایک بارات آئی تھی۔ جب وہ لوگ یہاں پہنچے تو رات ہوچکی تھی۔ مجبوراً انہیں اسی مکان میں قیام کرنا پڑا، پھر وہ لوگ رات بھر تفریح میں مشغول رہے اور صبح ہوتے ہی بارات لے کر چلے گئے۔ جب سقہ یہ واقعہ سنا چکا تو مجھ پر حقیقت ظاہر ہوئی کہ یہ ان کی ہنگامہ آرائی اور تفریح کا اثر ہے، اس کی وجہ سے مجھے جمعیت خاطر حاصل نہیں ہوئی۔ نتیجتاً میں نے اسی روز وہ مکان چھوڑ دیا اور دوسری جگہ منتخب کرلی۔ اس واقعہ سے اہل نظر کو اندازہ کرنا چاہیے کہ جس طرح ذکرالٰہی سے کسی مکان یا مجلس پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسی طرح لہو ولعب کی باتوں اور کاموں سے بھی وہ خطہ زمین متاثر ہوتا ہے اور برائی کے نقوش جگہ پکڑ لیتے ہیں۔ ٭ ٭ ٭ حضرت میاں میر ہفتہ ہفتہ بھر بھوکے رہتے تھے مگر اپنا حال کسی پر ظاہر نہیں کرتے تھے۔ غیرت نفس اور خودداری کا یہ عالم تھا کہ امرا اور وزرا قیمتی نذریں لے کر حاضر ہوتے تھے مگر آپ یہ کہہ کر انہیں لوٹا دیتے۔ اللہ کے بے شمار مستحق بندے ہیں، یہ چیزیں ان تک پہنچا دو۔ جب آپ امرا کی نذریں واپس کرتے تو اس وقت آٹھ دن کے فاقے سے ہوتے تھے۔ یہ صبر و قناعت اور توکل آپ کے کردار کا روشن ترین پہلو ہے۔ ایک دن حضرت میاں میر نے فرمایا۔ تیس سال تک ہمارے گھر کچھ نہیں پکا۔ اس بات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حضرت میاں میر اور آپ کے اہل خانہ نے تیس سال تک کچھ نہیں کھایا۔ شہزادہ دارا شکوہ نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ حضرت میاں میر کا رزق اس آیت کریمہ کے مطابق تھا۔ تمہارا رزق اور جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے، آسمان میں ہے۔ ترجمہ اسی فرمان الٰہی کے مطابق حضرت میاں میر کو غیب سے رزق حاصل ہوتا تھا مگر اس طرح کہ آٹھ آٹھ دن فاقے سے گزر جاتے تھے۔ ایک دن آپ کے حقیقی بھائی سیوستان سندھ سے لاہور تشریف لائے۔ بھائی کو دیکھ کر حضرت میاں میر بہت متفکر ہوئے۔ اپنی اس پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ میرا بھائی ایک مدت کے بعد میرے پاس آیا تھا۔ اسے دیکھ کر مجھے خوشی حاصل ہوئی مگر دوسرے ہی لمحے میری یہ خوشی، فکر و غم میں تبدیل ہوگئی۔ اس وقت میرا کوئی مرید تھا اور نہ معتقد کہ میں اس سے بھائی کے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے کہتا۔ خود میری ناداری کا یہ عالم تھا کہ گھر میں ایک کوڑی بھی نہیں تھی۔ آخر میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تم میرے حجرے میں بیٹھ جائو تاکہ میں تمہارے لیے کھانے کا انتظام کروں۔ یہ کہہ کر میں باغ میں چلا آیا۔ پھر وضو کیا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ اس کے بعد اپنے خالق کے سامنے دامن مراد پھیلا دیا۔ اے میرے پالنے والے تیرے سوا اس دنیا میں کوئی دوست، کوئی مہربان نہیں۔ تجھے معلوم ہے کہ میرے گھر مہمان آیا ہوا ہے اور میں رسم میزبانی ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ ابھی میری دعا مکمل نہیں ہوئی تھی کہ ایک صدائے غیب سنائی دی۔ جب ہمارے سوا تمہارا کوئی نہیں ہے تو پھر پریشان کیوں ہوتے ہو۔ ہم نے دعا مانگنے سے پہلے ہی تمہاری خواہش پوری کردی ہے۔ پھر میں نے بھائی کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ مجھے اپنی دعا کی قبولیت کا یقین تھا۔ پھر بھی میں نے بھائی سے سوال کیا۔ کیا بات ہے، تم یہاں کیوں آئے ہو آپ کے جانے کے کچھ دیر بعد ہی ایک شخص کھانا لے کر آیا اور پوچھنے لگا کہ شیخ میر محمد کہاں ہیں میرے بھائی نے بتایا۔ وہ شخص آپ کا انتظار کررہا ہے۔ میں فوراً ہی اپنے بھائی کے ہمراہ گھر پہنچا۔ وہاں جاکر دیکھا کہ ایک نہایت خوبصورت نوجوان موجود ہے، پھر جب ہم دونوں بھائی کھانے سے فارغ ہوگئے تو اس نوجوان نے برتن اٹھائے اور ہمیں سلام کرکے چلا گیا۔ اس نوجوان کے چلے جانے کے بعد مجھے ایک فکر سی لاحق ہوگئی۔ آخر بہت دن بعد مجھ پر یہ راز فاش ہوا کہ وہ فرشتہ تھا جو رسم میزبانی ادا کرنے کے لیے آیا تھا خدا خود میر سامان است ارباب توکل را توکل کرنے والوں کے لیے اللہ خود ہی میر سامان بن جاتا ہے دہلی میں میاں حاجی محمد صاحب ایک بزرگ گزرے ہیں۔ ایک دن مغل شہزادہ دارا شکوہ نے ان سے کہا۔ حاجی صاحب حضرت شیخ کی کوئی کرامت سنایئے۔ حاجی صاحب کچھ دیر تک سوچتے رہے۔ پھر کہنے لگے۔ میں ایک دن حضرت میاں میر کی خدمت میں حاضر تھا۔ حضرت شیخ نے کسی درویش کے حوالے سے یہ واقعہ بیان کیا کہ سیوستان اور بھکر کے لوگوں میں قدیم رسم تھی کہ جب تک کسی شخص کے پاس مویشیوں کا ریوڑ یا نقد مال نہ ہو، اس وقت تک اس کی لڑکی کے لیے کوئی شادی کا پیغام نہیں بھیجتا تھا۔ ان ہی لوگوں میں ایک عزت دار شخص تھا جس کا سارا مال و متاع گردش وقت کے سبب برباد ہوچکا تھا۔ اس کی ایک جوان لڑکی تھی مگر مفلسی کے باعث لڑکی کا رشتہ نہیں آتا تھا۔ اسی علاقے میں ایک فقیر بھی رہتا تھا جو کبھی کبھی اس شخص کے گھر آتا اور پانی مانگتا۔ لڑکی بڑے ذوق و شوق سے فقیر کو پانی پلاتی اور فقیر اسے دعائیں دے کر چلا جاتا۔ پھر جب بیٹی کی شادی کے سلسلے میں ماں باپ بہت پریشان رہنے لگے تو ایک دن لڑکی نے اپنی ماں سے کہا۔ وہ درویش بابا مجھے بہت دعائیں دیتے ہیں، آپ اس سلسلے میں ان سے بات کیوں نہیں کرتیں اتفاق سے دوسرے دن وہ فقیر آگیا۔ لڑکی کی ماں نے درویش سے شکایتاً کہا۔ تیری فقیری ہمارے کسی کام نہیں آتی۔ تو آتا ہے اور پانی پی کر چلا جاتا ہے۔ تیری نگاہ کی برکت سے ہمیں کوئی آسودگی حاصل نہیں ہوئی۔ ہمارے حالات ویسے ہی ہیں جیسے تیرے آنے سے پہلے تھے۔ فقیر اس عورت کی بات سن کر مسکرایا۔ آخر تم کیا چاہتی ہو میں اپنی لڑکی کی شادی کرنا چاہتی ہوں مگر میرے پاس ایک تنکہ سکہ بھی نہیں۔ عورت اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے رونے لگی۔ فقیر نے اس عورت کو اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کیا۔ عورت حیران و پریشان درویش کے ساتھ چلتی رہی۔ پھر وہ فقیر ایک بنیے کی دکان پر پہنچا اور عورت کو مخاطب کرتے ہوئے بولا۔ تمہیں جس چیز کی ضرورت ہو، اس شخص سے لے لینا مگر اپنے لیے سامان کی ذخیرہ اندوزی نہ کرنا۔ اس کے بعد وہ فقیر پانی پینے اس مکان پر نہیں آیا۔ عورت روزانہ بنیے کی دکان پر جاتی اور اپنی ضرورت کا اسباب لے کر واپس آجاتی۔ کچھ دن بعد لڑکی کا رشتہ آیا اور شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔ عورت بنیے کے پاس گئی اور شادی سے متعلق ساز و سامان اور نقد رقم طلب کی۔ بنیے نے کسی حیل و حجت کے بغیر عورت کو مطلوبہ چیزیں فراہم کردیں۔ پھر شادی کا دن آیا اور عورت نے اتنی دھوم دھام سے اپنی بیٹی کی شادی کی کہ محلے والے دیکھتے رہ گئے۔ شادی کے کچھ دن بعد عورت بنیے کی دکان پر گئی اور ذخیرہ کرنے کے لیے بہت سا اناج لے آئی۔ دوسرے روز کپڑا اور دیگر اشیا لینے کے لیے دکان پر پہنچی تو حیرت زدہ رہ گئی۔ وہاں نہ بنیا موجود تھا اور نہ دکان، بس ایک ویران جگہ پڑی ہوئی تھی۔ عورت روتی پیٹتی واپس چلی آئی۔ پھر ایک مدت کے بعد اس نے فقیر کو دوبارہ دیکھا تو دیوانہ وار اس کے قدموں پر گر کر کہنے لگی۔ مجھے بس اتنا بتا دے کہ یہ کیا ماجرا ہے تو نے میری بات نہ مانی اور حاجت روائی کا ایک آسان ذریعہ کھو دیا۔ فقیر نے پُرجلال لہجے میں کہا۔ اللہ کے لیے مجھے یہ راز بتا دے کہ وہ دکان کہاں چلی گئی عورت رورو کر اصرار کرنے لگی۔ اگر تو اس دکان کا حال پوچھے گی تو پھر مجھے بھی نہیں پائے گی۔ فقیر نے عورت کو اس کے ارادے سے باز رکھنے کی کوشش کی۔ مگر عورت اصرار کرتی رہی کہ تجھے بتانا ہی ہوگا۔ وہ اناج، کپڑا، دکان اور بنیا سب کچھ میں ہی تھا۔ فقیر نے کہا اور نظروں سے اوجھل ہوگیا۔ جب حضرت میاں میر یہ واقعہ بیان کرچکے تو حاجی محمد نے پوچھا۔ کیا وہ درویش آپ ہی تھے وہ کوئی بھی تھا، تمہیں اس سے کیا غرض۔ حضرت میاں میر نے فرمایا۔ وہ تو بس ایک قصہ تھا، جو تمہیں سنا دیا گیا۔ میاں حاجی محمد نے دوبارہ وہی سوال کیا تو حضرت میاں میر نے انہیں تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا۔ خبردار اس بات کو کسی پر ظاہر مت کرنا۔ میاں حاجی محمد کہتے ہیں کہ میں نے بعد میں کچھ ثقہ لوگوں سے تحقیق کی تو پتا چلا کہ سیوستان اور بھکر کے وہ فقیر حضرت میاں میر ہی تھے۔ جب لاہور میں حضرت میاں میر کی کرامات کا چرچا ہونے لگا تو آپ ایک دن خاموشی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں سرہند تشریف لے گئے۔ سرہند مشرقی پنجاب ہندوستان کا مشہور شہر ہے۔ سلسلۂ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ میاں میر کو سرہند کی آب و ہوا راس نہیں آئی۔ یہاں آکر آپ گھٹنوں کے درد اور دوسری سخت بیماریوں میں مبتلا ہوگئے مگر پھر بھی خودداری کا یہ عالم تھا کہ آپ نے اس قدر سنگین اوقات میں بھی کسی کو مدد کیلئے نہیں پکارا۔ جاری ہے | null |
null | null | null | 94 | https://www.urduzone.net/tabeer-nahi-koi/ | کتنا پیارا بچہ ہے تم تو اتنے خوب صورت نہیں ہو یہ کس پر گیا ہے احسان سال بھرکے ریشم جیسے بچے کو ہاتھوں میں اٹھاکر کہتا ہے۔ اپنی ماں پر فیروز مسکراتے ہوئے بیٹے کی طرف کہہ دیا ہے۔ بھابھی کہاں ہے احسان کو اچانک یاد آجاتا ہے۔ آرہی ہے چائے بنارہی ہے۔ یار بھابھی کو سلام ہے، تمہارا ساتھ سچائی کے ساتھ دیا ہے۔ فیروز نے احسان کی بات سنی، پُرسکون انداز میں مسکراتے ہوئے کہہ رہا ہے ہاں بہت سے جھگڑوں کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو حاصل کیا ہے۔ فیروز کی ماں مختصر کمرے کے پتلے سے دروازے سے اندر آکر احسان سے بچہ لے کر کہتی ہے۔ مجھے دو بیٹا اس کے دودھ کا ٹائم ہوگیا ہے۔ احسان بچہ فیروز کی ماں کی طرف بڑھادیتا ہے اور جیب سے دس روپے کا نوٹ نکال کر بچے کی بند مٹھی میں رکھ دیتا ہے۔ بچے کی دادی فیروز کی ماں پوتے کو بوسے دے کر کمرے سے باہر نکل جاتی ہے اور پھر وہ دونوں باتیں کرنے لگتے ہیں۔ فیروز سچ بتاؤ شادی سے پہلے خوش تھے یا اب فیروز سگریٹ کا کش لے کر، تیلی کو ہوا میں ہلاکر بجھاتا ہے۔ اب شادی کے بعد آدمی کی زندگی میں ایک لیول آجاتا ہے۔ لیول سمجھتے ہو نہ، میرا مطلب ہے توازن۔ احسان گہری سوچ میں ڈوب کر کمرے کی ہر ایک چیز کو غور سے دیکھنے لگتا ہے اور سوچنے لگتا ہے کتنا مختصر اور دم گھٹنے والا کمرا ہے۔ کچھ بھی تو نہیں ہے اس کمرے میں۔ سوائے ایک پلنگ اور کراکری کے۔ اتنے بڑے گھر سے آئی ہوئی لڑکی کیا اس اندھیرے کمرے میں خوش رہتی ہوگی کچھ دیر بعد کہتا ہے تمہیں اب ٹی وی وغیرہ لے لینا چاہیے، ہلکی پھلکی تفریح ہوجائے گی ہاں لے لیں گے فیروز سرد آواز میں کہہ دیتا ہے۔ بھابھی یہاں خوش رہتی ہے۔ احسان کے منہ سے اچانک نکل جاتا ہے۔ بھئی عورت کو چاہیے کیا رہنے کے لیے گھر، تین وقت کا کھانا اور پیار کرنے والا شوہر۔ احسان جواب دے ہی رہا تھا کہ کمرے کے باہر سے آواز آتی ہے چائے لو فیروز اندر آجاؤ ثمینہ یہ میرا دوست اور تمہارا دیور ہے احسان میرے کپڑے ٹھیک نہیں ہیں، یہ چائے لیں۔ ثمینہ سرد لہجے میں کہتی ہے، احسان جلدی میں کہتا ہے ارے بھابھی، کمال کرتی ہیں۔ میں آپ کا دیور ہوں غیر تو نہیں ہوں۔ فیروز اٹھ کر دروازے کی طرف جارہا ہے اور ثمینہ کو بازو سے پکڑ کر اندر لے کر کہہ رہا ہے آؤ احسن کو تم سے ملنے کا بہت شوق ہے سادے کپڑوں میں ملبوس، اداس ثمینہ ٹرے سنبھالتے ہوئے اندر آجاتی ہے اور خالی پلنگ کے کنارے پر بیٹھ جاتی ہے۔ ثمینہ کے آنے کے بعد کچھ لمحے کمرے میں اداسی اور خاموشی چھا جاتی ہے۔ ثمینہ احسان کی طرف خالی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے سرد آواز میں پوچھ رہی ہے۔ آپ پڑھتے ہیں احسان، ثمینہ کے جملے پر ہلکا سا مسکراکر کہہ رہا ہے پڑھتا تھا نوکری کرتے ہیں دوبارہ سرد لہجے میں پوچھا۔ نوکری ہی سمجھ لیں بھئی یہ بہت بڑا مصور ہے، بیٹھے بیٹھے تمہاری تصویر بنا ڈالے۔ انھیں تصویروں نے ہی تو گھر سے بھگایا ہے۔ فیروز کی بات سن کر ایک لمحے کو ثمینہ کو عجیب لگا۔ وہ کہہ رہی ہے کیوں ہمارے بڑے بچوں کے اوپر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں، بچہ بننا کچھ چاہتا ہے اور بڑے بنانا کچھ چاہتے ہیں۔ میرے ابو نے بھی مجھے اپنے جیسا کام یاب انجینئر بنانا چاہا، انھوں نے چاہا میں انجنیئر بن کر ناقص پُل، کچے راستے بناکر مضبوط بینک بیلنس کا مالک بن جاؤں۔ احسان نے مضبوط لہجے میں کہا۔ ابھی تک گھر نہیں جاتے ہو امی کبھی کبھار ملنے آجاتی ہیں۔ ہو کہاں ادھر ہی کھولی میں فیروز کے جملے پر احسان کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے اور دونوں ہنسنے لگتے ہیں۔ فیروز ہنسی روک کر اچانک کہہ رہا ہے چائے ٹھنڈی ہوگئی۔ احسان، کپ اٹھاکر ثمینہ سے کہہ رہا ہے بھابھی ایک بات پوچھوں جی پوچھیں ثمینہ چونک کر بولی۔ آپ شادی سے پہلے خوش تھیں یا اب ثمینہ کے چہرے پر اداس چھاگئی۔ وہ ایک لمحے کے لیے فیروز کی طرف دیکھتی ہے اور پھر سرد آواز میں کہہ دیتی ہے شادی سے پہلے۔ کچھ لمحیں بعد کہتی ہے، میری امی کہتی تھیں، شادی کے بعد عورت گھر کی مالکن بن جاتی ہے احسان، بیچ میں رکا ہوا کپ اپنے ہونٹوں تک لے آتا ہے اور کہتا ہے بھابھی تھوڑی چینی پلیز۔ ثمینہ گہرا لمبا سانس لے کر کمرے سے باہر چلی جاتی ہے اور فیروز ہلکے سے طنزیہ لہجے میں کہہ رہا ہے عورت کو جتنا خوش رکھو، اتنی ہی دُکھی ثمینہ کمرے میں داخل ہوتی ہے اور چینی سے بھرا ڈبا ٹیبل پر رکھ دیتی ہے۔ احسان ڈبے میں سے چینی نکال کر چمچا لے کر کپ میں ملانے لگتا ہے۔ ثمینہ سرد لہجے میں کہتی ہے۔ میں تو ان سے کچھ بھی نہیں مانگتی، جو چاہتے ہیں کرتے ہیں احسان کو ایسا لگتا ہے کہ ثمینہ نے کچھ نہ کہہ کر سب کچھ کہہ دیا ہے۔ احسان کو محسوس ہونے لگتا ہے جس جواب کی تلاش میں وہ نکلا تھا وہ جواب اسے مل گیا ہے۔ لو میرج، محبت کا اختتام نہیں۔ محبت کی تو کوئی آخرت نہیں۔ وہ سوچتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے۔ آج جب کہ مجھے بجے سیمی کے ساتھ کورٹ میں لو میرج کرنی ہے بہتر ہے کہ میں بجے کسی اچھے سے ہوٹل میں کھانا کر، تنہا تنہا راستوں کی خوب صورتی دیکھوں۔ وہ گھڑی میں ٹائم دیکھتا ہے، ساڑھے گیارہ اور اس کے ساتھ لمبا گہرا سانس لے کر پرسکون ہوجاتا ہے۔ طارق عالم سندھی سے ترجمہ نوشابہ نوش | null |
Subsets and Splits