The full dataset viewer is not available (click to read why). Only showing a preview of the rows.
Couldn't get the size of external files in `_split_generators` because a request failed. Please consider moving your data files in this dataset repository instead (e.g. inside a data/ folder).
Error code:   ExternalFilesSizeRequestHTTPError

Need help to make the dataset viewer work? Open a discussion for direct support.

source
dict
derived
dict
{ "filename": "0001.xml", "headline": "بنگال ٹائیگرز نے کمزور زمبابوے کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا، پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش 5 وکٹوں سے فتح یاب، تیج الاسلام نے ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرکے نئی تاریخ رقم کر دی", "body": "ڈھاکہ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا۔ سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تیج الاسلام نے کیریئر کے پہلے ون ڈے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 24.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد اللہ نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے نوجوان لیفٹ آرم سپنر تیج الاسلام اور شکیب الحسن کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث 30 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہیملٹن ماساکڈزا 52 اور ووسی سبانڈا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے تیج الاسلام نے 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے، اس طرح وہ ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ شکیب الحسن نے تین اور زبیر حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 24.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد اللہ نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چتارا نے تین اور تناشے پینگارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔", "total_number_of_words": 352, "total_number_of_sentences": 15, "number_of_words_with_swr": 245, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0001p.xml", "headline": "بنگلہ دیش کا زمبابوے کا ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش", "body": "میر پور(وقت نیوز) بنگلہ دیش نے 5 میچوں کی سیریز کےآ خری میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز میں وائٹ واش کر دیا،زمبابوے ایک میچ بھی نہ جیت سکا۔آخری میچ میں زمبابوے کے 129 رنز کا ہدف بنگال ٹائیگرز نے 24.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بنگلہ دیش کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے کپتان چکمبورا نے ٹاس جیت کے بینٹگ کا فیصلہ کیا جو ان کی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور پوری ٹیم 30 اوورز میں 128 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی زمبابوے کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب سکندر رضا صرف 9 رنز بنا کر مشرقی مرتضی کی بال پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد مساکد ازااور سباندا کی پارٹنرشپنے ٹیم کا سکور95 رنز تک پہنچا دیا ۔مساکدازا 52 رنز بنا کر جبیر الحسن کا شکار بنے جبکہ سباندا نے 37 رنز کی اننگز کھیلی اس کے بعد کئی بھی زمبابوے کا کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کے نتیجے میں کپتان چکمبورا سمیت 8 کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کر سکے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے تیج السلام نے اپنے پہلے ہی میچ میں ہیٹرک کی اسلام نے 7 اوورز میں صرف 14 رنز دئے اور چار کھلاڑیوں کع آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن نے 30 رنز دیکر 3 اور جبیر الحسن نے41 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ 128 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز نے بیٹنگ شروع کی مشکلات کا سامنا رہا ان کے بھی ابتدائی 3 کھلاڑی 47 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ تمیم اقبال 10، انعام الحق8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،آل راؤنڈر شکیب الحسن بغیر کوئی رنز بنائیپویلین لوٹ گئے وکٹ کیپر مشفق الرحیم صرف 11 رنز بنا کر چتارہ کا شکار بن گئے۔محمد اللہ نے51 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ صابر رحمٰن13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے چتارہ نے 3 اور پنیا نگارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔زمبابوے کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی،تیج السلام کو میچ کا بہترین ایوارڈ دیا گیا جبکہ سیریز کا بہترین کھلاڑی مشفق الرحیم کو قرار دیا گیا۔", "total_number_of_words": 393, "total_number_of_sentences": 13, "number_of_words_with_swr": 265, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "02.12.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0002.xml", "headline": "بنگلہ دیشی سپنر تیج الاسلام نے ون ڈے ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرکے نئی تاریخ رقم کر دی", "body": "ڈھاکہ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر تیج الاسلام نے ڈیبیو ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ پیر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کے لیفٹ آرم سپنر تیج الاسلام نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور سات اوورز میں 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں شاندار ہیٹ ٹرک شامل تھی۔ اس طرح وہ ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ 22 سالہ سپنر نے تناشے پیانگارا، جان نیومبو اور ٹینڈائی چتارا کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت زمبابوے کی ٹیم محض 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔", "total_number_of_words": 172, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 121, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0002p.xml", "headline": "تیج نے کرکٹ تاریخ میں سنہری حروف سے نام درج کرالیا ون ڈے ڈیبیو پر ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے پہلے پلےئر،سیریز میں بنکلہ دیش کا کلین سوائپ", "body": "ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک/اے ایف پی ) تیج الاسلام نے کر کٹ تاریخ میں سنہری حروف سے نام درج کرا لیا، بنگلہ دیشی اسپنر ون ڈے ڈیبیو پر ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے،بنگلہ دیش نے پانچویں مقابلے میں 5 وکٹ کی فتح سے کلین سوائپ مکمل کر لیا، میزبان سائیڈ نے 129 رنز کا ہدف پانچ پلیئرز کے نقصان پر حاصل کیا،محمود اللہ 51 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی تیج الاسلام نے اولین ون ڈے میں ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دینے والےدنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا،انہوں نے یہ کارنامہ زمبابوے کے خلاف پانچویں میچ میں انجام دیاجس میں مجموعی طور پر ان کے ہاتھ 4 وکٹیں لگیں۔تیج نے 27 ویں اوور کے آغاز پر سولومون مائر کوایل بی ڈبلیو کیا مگر ہیٹرک کا سلسلہ اوور کےآخری گیند تناشے پانیا نگرا کے آؤٹ ہونے سے شروع ہوا۔اپنے اگلے اوور پر پہلی گیند پر انھوں نے جان نیمبو کو ایل بی ڈبلیو کیا اگلی بال پر ٹینڈائی چٹارا کو بھی پویلین کی رال دکھادی۔ سپنر نے 7 اوور میں صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں ۔ تیج الاسلام ون ڈے ہیٹرک کرنے والے بنگلہ دیش کے چوتھے بالر ہیں،ان سع قبل شہادت حسین، عبدالرزاق،روبیل حسین یہ کارنامہ انجام دع چکے ۔تیج کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے زمبابوین ٹیم 30 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،ہملٹن مساکیڈزا(52) اور ووسی سبانڈا (37) کے سوا کسی کو ڈبل فیگر میں پہنچنا نصیب ہی نہیں ہوا۔ شکیبالحسن نے 3 اور جوبیر حسین نے 2 وکٹین لے کر تیج کا بھر پور ساتھ دیا ۔جواب میں میزبان سائیڈ نے 24.3 اوورز میں5 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا۔محموداللہ 51 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ دوسرے ٹاپ سکورر 20 رنز کے ساتھ سومیا سرکار تھے۔ٹنڈائی چتارا نے 3 جبکہ پانیا نگرا نے2 وکٹیں لیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنگال تائیگرز نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں بھی3-0 سے وائٹ واش کیا تھا،اس ٹور میں افریقی ٹیم کے ہاتھ ایک بھی فتح نہیں لگ پائی۔", "total_number_of_words": 364, "total_number_of_sentences": 13, "number_of_words_with_swr": 248, "newspaper": "express", "newsdate": "02.12.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0003.xml", "headline": "عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ، لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا", "body": "کیپ ٹاؤن۔ یکم دسمبر (اے پی پی) عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ کے لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ پیر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز سکور کئے، خورشید عالم 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ساجد نواز 2 جبکہ ادریس، محمد جمیل اور مسعود جان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انیس جاوید 57 اور ادریس سلیم نے 24 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ سری لنکا کے خلاف (آج) منگل کو کھیلے گا۔", "total_number_of_words": 172, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 127, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0003p.xml", "headline": "بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان کی چوتھی فتح", "body": "لاہور (سپورٹس ڈیسک)بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ چالیس اوورز میں پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے آگے زیدہ سکور نہیں کر سکیاور سات وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا پائی۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 6.1 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔", "total_number_of_words": 61, "total_number_of_sentences": 4, "number_of_words_with_swr": 45, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.12.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0004.xml", "headline": "ایکشن جیکسن کے سیٹ پرکوئی اجنبیت محسوس نہیں کرتی، سوناکشی سنہا", "body": "ممبئی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ایکشن جیکسن میں ملٹی سٹارز کی وجہ سے سیٹ پرکوئی اجنبیت محسوس نہیں کرتیں۔ 27 سالہ اداکارہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے 4 سالہ کیریئر میں ایکشن جیکسن ان کی پہلی ملٹی سٹار فلم ہے۔ اس سے قبل وہ فلم میں اکیلی ہیروئن آتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب میں نے فلم سائنس کی تو مجھے پتہ تھا کہ میرے ساتھ دو اور لڑکیاں ہیں تاہم میں ایسی شخصیت نہیں جو خود کو غیر محفوظ کر دے۔ انہوں نے کہاکہ میں محنت، لگن اور جذبے سے کام کرتی ہوں، اس لئے مجھے کوئی ڈر نہیں۔ سوناکشی سنہا نے کہاکہ انہوں نے اپنے سینئر اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے، ہر ایک کی اپنی شخصیت ہے، اس لئے کسی کا دوسرے کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اداکارہ نے کہاکہ سینئر اداکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے جبکہ نوجوان اداکار ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ایکشن جیکسن 5 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔", "total_number_of_words": 204, "total_number_of_sentences": 10, "number_of_words_with_swr": 115, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0004p.xml", "headline": "ملٹی سٹار فلمیں سائن کرنے سے نہیں گھبراتی ،سوناکشی", "body": "ممبئی (وقت نیوز ) بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں ملٹی سٹار رفلمیں سائن کرنے سے نہیں گھبراتی ہوں ۔انہوں نے سانتا بانتا نیوز سے انٹرویو میں کہاکہ میں ملٹی سٹار فلمیں سائن کرنے سے نہیں گھبراتی ہوں۔میں نے چار برسوں مین پہلی ملٹی سٹاررفلم\" ایکشن جیکسن \" سائن کی ہے ۔ میں نے ہمیشہ سولو ہروئن کا کردار ادا کیا ہے اور بہت زیادہ شہرت سمیٹی ہے ۔میرا کردا رفلم\" ایکشن جیکسن \" میں بھی بہت اچھا ہے اور امید ہے کہ اس کردار میں سراہی جاؤں گی۔میں بہت سوچ سمجھ کر فلم سائن کرتی ہوں میں نے جب \" ایکشن جیکسن \" سائن کی تو میں جانتی تھی کہ میرے ساتھ دو لڑکیاں اور بھی ہیں لیکن میں ان کے کردار سے خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ جانتی تھی کہ میرا کردار بہت مضبوط ہے۔میں سلمان خان ،اکشے کمار اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کر کے بہت زیادہ شہرت سمیت چکی ہوں۔مجھے ان لوگوں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔میرا خیال ہے کہ ہر اداکار مختلف ہوتا ہے۔اور اس کے ساتھ کام کر کے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا ماقع ملتا ہے۔میرے نزدیک ہر سٹار کی شخصیت الگ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جونیرز کے ساتھ کام کر کے آپ ان کو بہت کچھ سکھاتے ہیں اور سینئرز کے ساتھ کام کر کے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پربھودیوا کے ساتھ کام کر نے کی میری خواہش بہت پرانی تھی ۔میں ان کے رقص سے متاثر ہوں ۔ میں \" ایکشن جیکسن \" کی شوٹنگ سے فارغ ہو کر فلم کے علاوہ بھی ان سے بہت کچھ سیکھتی تھی ۔میرے نزدیک سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ، ویسے بھی آگے بڑھنے کے لئے سیکھنے کی جستجو ہونی چاہئے۔میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں اس فیلڈ میں دم رکھوں تاہم سلمان نے میرے والد کو رضا مند کیا۔وہ میرےمحسن اور رہبر ہیں۔میں شوبز میں آنے سے پہلے اپنے والد سے مشاورت کرتی تھی تاہم اب میں سلمان خان سے مشورہ کرتی ہوں۔میری جب کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو سب ایک ساتھ دیکھتے ہیں اور مجھے میری غلطیاں بتاتے ہیں۔میں ان کی بات کو سنجیدگی سے لیتی ہوں۔", "total_number_of_words": 376, "total_number_of_sentences": 22, "number_of_words_with_swr": 191, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "02.12.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0005.xml", "headline": "ٹویٹر پرکرن جوہر کے مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی", "body": "ممبئی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر کی سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی۔ کرن جوہر نے ٹویٹ کیا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ٹوئیٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد بڑھ کر 50 لاکھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے مداحوں کا اس پر بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مداحوں کی طرف سے ملنے والا پیار انہیں کام کو مزید لگن اور جذبے سے کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کرن جوہر ٹوئیٹر پر اپنے پراجیکٹس کے متعلق آگاہی، اپنی سالگرہ اور مختلف عنوان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن، ارتیک روشن، مادھوری ڈکشت، سری دیوی اور جوہی چاؤلہ کے ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہے", "total_number_of_words": 144, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 89, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0005p.xml", "headline": "کرن کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد 5 ملین سے زیادہ", "body": "ممبئی (وقت نیوز )بالی وڈ کے فلمساز کرن جوہر کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد پانچ ملین سے زیادہ ہو گئی۔مڈ ڈے کی رپورت کے مطابق \\\" کچھ کچھ ہوتا ہے\\\" اور \\\" کل ہو نہ ہو\\\" جیسی مقبول فلمیں دینے والے ڈائرکٹر کرن جوہر نے2009 میں ٹوئٹر جوائن کیا تھا۔تاہم اب ان کی مقبولیت میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔میں ان کی بہت زیادہ در کرتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں ۔میری پرستار میری بہت عزت کرتے ہیں ۔میں سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر پرستاروں اور دوستوں کو مشورے دیتا ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مجھ سے اگر کوئی ناراض ہو جاتا ہے تو میں اسے منا لیتا ہوں ۔میں اب دھرما پروڈکشن کی ذمہ داریاں بہت اچھی طرح سے نبھا رہا ہوں ۔میں پروڈیوسر اور ہدایتکار ہوں اس کے علاوہ اب اداکاری بھی کر رہا ہوں۔میں دوستی کرنے میں دیر نہیں کرتا اور جس سے دوستی کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں۔میرا خیال ہے کہ میری زندگی صرف میری ہے اور کسی کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔", "total_number_of_words": 201, "total_number_of_sentences": 13, "number_of_words_with_swr": 106, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "02.12.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0006.xml", "headline": "سوڈان کا دارفر سے عالمی امن فوج کے دستوں کو نکالنے کا مطالبہ", "body": "خرطوم ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے شورش زدہ علاقے دارفر میں متعین افریقہ اور عالمی امن فوج کے دستوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوڈانی صد عمر البشیر نے خرطوم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ’’یواین اے ایم آئی ڈی ‘‘ کے امن فوجی دستوں کی واپسی کا ایک واضح پروگرام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دارفر میں عالمی امن فوجی دستوں کی ضرورت نہیں رہی اور یہ فوج ہمارے لیے ایک بوجھ ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ازجلد اقوام متحدہ سے رابطہ کرکے دارفر میں عالمی امن مشن کے اختتام کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے۔ انہوں نے الزام عائدکیا کہ عالمی امن فوج دارفر میں قیام امن کے بجائے باغیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔", "total_number_of_words": 160, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 96, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0006p.xml", "headline": "سوڈان کے صدر کا دار فور سے عالمی امن فوج نکالنے کا مطالبہ امن فوج ہمارے لئے بوجھ بنی ہوئی ہے،اب اس کی ضرورت نہیں ہے:عمرالبشیر", "body": "خرطوم(دنیا نیوز)سوڈان کے صدر عمرالبشیرنے مطالبہ کیا ہے کہ شورش زدہ علاقے دارفور میں متعین افریقی اور عالمی امن کے دستوں کو نکالا جائے، کیونکہ عالمی امن مشن حکومت کے لئے بوجھ ثابت ہو رہا ہے ۔امن مشن \" یونا میڈ\" اور سوڈانی حکومت کے درمیان گزشتہ برس اس وقت اختلافات پیدا ہوگئے تھے جب یونامیڈ نے الزام لگایا تھا کہ سوڈانی فوجیوں نے دار فور میں 200 خواتین کی عسمت داری کی ہے، سوڈانی حکومت نے یہ الزام مسترد کر دیا تھا۔صدر عمرالبشیرنے کہا کہ اب امن فوج کی ضرورت نہیں ہے اور وہ ہمارے لئے بوجھ بنی ہوئی ہے ۔امن فوج اپنا دفاع نہیں کر سکی، وہ ہمارے شہریوں کا تحفظ کیسے کریگی۔", "total_number_of_words": 141, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 85, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.12.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0007.xml", "headline": "روسی ہیکرز نے دنیا بھر میں 1.2 ارب سے زائد انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا،امریکی اخبار کی رپورٹ", "body": "واشنگٹن ۔ 6 اگست (اے پی پی) ایک سیکورٹی فرم نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی ہیکرز نے دنیا بھر میں 1.2 ارب سے زائد انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا ہے۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیٹا کو چوری کرنے میں روسی سائبر گروپ سائبر وار کا ہاتھ ہے۔ سیکورٹی فرم کا کہنا ہے کہ معلومات کی چوری براہ راست طور پر نہیں ہوئی بلکہ یہ مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹ پر موجود سرور سے چوری کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق روسی ہیکرز نے 500 ملین سے زائد منفرد ای میلز آئی ڈی ہیک کیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑی کمپنیاں معلومات کے چوری ہونے سے متعلق آگاہ ہیں۔ فرم کے چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر نے کہا ہے کہ ہیکرز نے نہ صرف امریکی کمپنیوں بلکہ دنیا بھر کی چھوٹی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا چوری کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہیکرز یہ ڈیٹا چوری کرکے مختلف سماجی ویب سائٹس پر فروخت بھی کرتے ہیں۔", "total_number_of_words": 179, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 119, "newspaper": "APP", "newsdate": "06.08.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0007p.xml", "headline": "روسی ہیکرز نے1.2ارب صارفین کے انٹرنیٹ کوائف چرا لیے", "body": "ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی کمیٹی کے مطابق روسی ہیکرز نے1.2ارب صارفین کے انٹرنیٹ کوائف چرا لیے ہیں۔ہولڈ سیکورٹی کمپنی نے اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ چرائے گئے کوائف میں انٹرنیٹ پاس ورڈ اور یوزر نیم وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح 50ملین کے قریب مختلف ویب سائٹس بھی متاثر ہوئی ہیں اور ان میں مصروف امریکی کمپنیوں کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔", "total_number_of_words": 71, "total_number_of_sentences": 4, "number_of_words_with_swr": 49, "newspaper": "daily_islam", "newsdate": "07.08.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0008.xml", "headline": "نائیجیریا میں بوکو حرام کے دہشتگردوں کا حملہ، 20 افراد ہلاک", "body": "ابوجا ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) نائیجیریا میں بوکو حرام کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کرکے آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ میں 30 سے زیادہ حملہ آور شامل تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارت کو بھی آگ لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران بوکو حرام کے حملوں میں 3 سو سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔", "total_number_of_words": 129, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 83, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.12.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0008p.xml", "headline": "نائیجیریا، بورنو شہر پر مسلح افراد کا حملہ، درجنوں ہلاک موٹر سائیکلوں پر سوار 30 سے زاید ملزمان نے گھروں میں ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے بوکو حرام نے پولیس سٹیشن پر بھی حملہ کیا ، ٹیلی بوتھوں کو آگ لگا دی، فوجی ذرائع", "body": "ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک )نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع شہر بورنو پر بوکو حرام نے حملہ کر کے ؤدرجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق نائیجیریاکے فوجی ذرائع کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30سے زیادہ مسلح افراد نے موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہو کر بورنو شہر پر حملہ کیااور گھروں میں ہینڈ گرینڈ پھینکنا شروع کر دییاور شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بوکوحرام کے عناصر نے شہر کے پولیس سٹیشن پر بھی حملہ کیا او ر شہر میں موجود ٹیلیفون بوتھز کو آگ لگا دی۔ادھر نائیجیریا کاشمالی شہر داما تورو علٰی الصبح دھماکوں اور فائرنگ سےگونج اٹھا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی ایک بیرک تباہ ہو گئی ہےتاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ان حملوں میں باکو حرام کے ملوث ہونے کا شبہ ہے اس علاقے کے ایک شہری نے بتایا ہےکہ دھماکوں اور فائرنگ کی آواز نے مکینوں کو جگا دیا۔", "total_number_of_words": 212, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 139, "newspaper": "daily_islam", "newsdate": "02.12.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0009.xml", "headline": "فلم ’’بھویش جوشی‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہوں۔ اداکار سدھارت ملہوترا", "body": "ممبئی ۔ 2 اگست (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا نے کہا ہے کہ وہ نئی فلم ’’بھویش جوشی‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ اداکار سدھارت ملہوترا جن کی فلم ’’اک ویلن‘‘ جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، فلم نے کئی کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے، نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’’بھویش جوشی‘‘ جس کی ہدایات موتوانی دے رہے ہیں، میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں تاہم انہیں فلم کی عکسبندی کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم کیلئے ہیروئن کا انتخاب باقی ہے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز دسمبر سے ہو جائیگا۔", "total_number_of_words": 120, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 77, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0009p.xml", "headline": "بھویش جوشی میں میری پر فارمنس یاد گار ہوگی،سدھارتھ ملہوترا فلم میں گانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ،کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانس نہیں کر رہا", "body": "ممبئی(اے پی پی ) بالی وڈ سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ وہ نئی فلم بھویش جوشی میں بہترین پرفارمنس دینے کے لئے پر عزم ہیں۔سدھارتھ ملہوترا جن کی فلم ایک ولن نے کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کئے،نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اگلی فلم بھویش جوشی میں کیرئیر کا یادگار کردار ادا کرنے جا رہے ہیں ۔سدھارتھ کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کی جلد عکسبندی کے خواہاں ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں دیر پا کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت اور بہترین پرفارمنس دینا پڑتی ہے،یہاں مقابلے کا سخت رجحان پایا جاتا ہے۔سدھارتھ نے کہا کہ انکا ابھی کسی فلم میں گانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں،ابھی وہ اپنی تمام تر توجہ اداکاری کی طرف مبذول کیے ہوئے ہیں ۔سدھارتھ کا کہنا تھا کہ بطور ایک پروفیشنل اداکار وہ کسی بھی قسم کا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ ان کا کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانوی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ اس فلم کیلئے ہیروئن کا انتخاب ابھی باقی ہے جبکہ اس کی ہدایت پوتوانی دے رہے ہیں۔", "total_number_of_words": 209, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 108, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "03.08.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0010.xml", "headline": "سٹینفورڈ ویمنز ٹینس، سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر سیمی فائنل میں داخل", "body": "سٹینفورڈ۔ 02 اگست (اے پی پی)سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر نے سٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آندریا پیٹکووچ اور وارورا لیپچینکو نے بھی فائنل فور تک رسائی حاصل کر لی۔ سات مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن وینس ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ تھرڈ سیڈ جرمنی کی اینجلیق کربر نے سپین کی گیبرائن بلانکو کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے ہرایا۔ تیسرے کوارٹرفائنل میں جرمنی ہی کی آندریا پیٹکووچ نے امریکا کی وینس ولیمز کو 6-1 ، 3-6 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں امریکا کی وارورا لیپچینکو نے ہم وطن حریف وکیری کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دی۔", "total_number_of_words": 174, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 125, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0010p.xml", "headline": "سٹین فورڈ ٹینس سرینا ولیمز نے ایوانووچ کو رخصتی کا پروانہ تھمادیا امریکی نمبر ایک ٹینس سٹار کی سیمی فائنل میں رسائی، وینس ولیمز کو جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ کے ہاتھوں شکست کا صدمہ سہنا پڑا بیٹ ایٹ ہوم کپ کے فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے ڈومینک تھیئم کو ہرا کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا", "body": "سٹین فورڈ ،واشنگٹن، کٹز بوہیل(سپورٹس ڈیسک) امریکہ میں جاری سٹین فورڈ ٹینس کلاسک کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے سر بین حریف ایناایوا نووچ کیخلاف اعصاب شکن مقابلے میں کامیابی کے بعد لاسٹ فور راؤند میں رسائی حاصل کر لی جبکہ ان کی بہن وینس ولیمز تین سیٹس کے مقابلے میں جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ سے اپنی بہن کی شکست کا بدلہ چکانے کیلئے کورٹ میں اتریں گی جبکہ جرمنی کی اینجلیک کربر کا مقابلہ امریکہ کی ورورالیچپینکو سے ہوگا۔امریکہ میں ہی جاری سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔سیکنڈ سیڈ روسی کھلاڑی ایکترینا ماکا رووا نے ہم وطن اناستاسیاپیولی چینکوواکو سات چھاور چھ تین سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن سویتلاناکزنیٹسووا سے ہو گا جنہون نے کواتر فائنل میں امریکی حریف وانیا کنگ کی دستبرداری کے نتیجے میں لاسٹ فور میں جگہ بنا لی تھی۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی کرومی ناراکو نیوزی لینڈ کی مرینا ایرا کووچ کا چیلنج در پیش ہو گا ۔ جاپان کی کرومی نارا نے کواٹر فائنل میں فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کو چھ تین اور چھ ایک سے رخصتی کا پروانہ تھمایا جبکہ نیوزی لینڈ کی مرینا ایرا کووچ نے سربیاکی بویانا جو وانووسکی کیخلاف چھ چار کے یکساں سکور سے کامیابی حاصل کی۔آسٹریا میں منعقد بیٹ ایٹ ہوم کپ کے فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے آسٹیریا کے ڈومینک تھیئم کو فائنل میں چار چھ،چھ ایک اور چھ تین سے ہرا کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔", "total_number_of_words": 331, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 231, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0011.xml", "headline": "بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا کر اے ٹیم ون ڈے سیریز جیت لی", "body": "ڈارون۔02 اگست (اے پی پی) بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر اے ٹیم ون ڈے سیریز جیت لی۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارتی اے ٹیم نے آسٹریلیا اے کی طرف سے دیا گیا 275 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیدار جادیو، منوج تیواری اور رشی دھون نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ آسٹریلوی قائد کیمرون وائٹ کی 137 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے اے ٹیم ون ڈے سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ کیمرون وائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 137 رنز بنائے۔ فلپ ہیوز 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی جانب سے دھول کلکرنی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت اے نے ہدف 48.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیدار جادیو نے 78 اور منوج تیواری نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آخر میں رشی دھون نے 56 اور اکشر پاٹیل نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین کٹنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔", "total_number_of_words": 234, "total_number_of_sentences": 12, "number_of_words_with_swr": 171, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0011p.xml", "headline": "چار ملکی ون ڈے سیریز انڈیا اے نے جیت لی", "body": "ڈارون (نیٹ نیوز) انڈیا اے نے چار ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا اے کہ چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔فائنل مقابلے میں آسٹریلیا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا اے کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز سکور کئے اور بھارت کو جیتنے کے لئے 275 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا اے کے اوپنر کیمرون وائٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور150 گیندوں پر دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے137 رنز سکور کئے۔فلپ ہگز نے نصف سنچری سکور کی اور تین چوکوں کی مدد سے51 رنز سکور کئے۔الیکس ڈولن 24اور بین کٹنگ35 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ انڈیا اے کے باؤلر دھاول کلکرنی نے دس اوورز میں 51 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔", "total_number_of_words": 150, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 109, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0012.xml", "headline": "ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس، آئرلینڈ اور انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز", "body": "پیرس۔02 اگست (اے پی پی) 2014 ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس، آئرلینڈ اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں شروع ہونے خواتین رگبی عالمی کپ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے قزاقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 79-5 سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں کینیڈا نے سپین کو 31-7 سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 26-3 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں آئرلینڈ نے امریکا کو سخت مقابلے کے بعد 23-17 سے ہرایا، پانچویں میچ میں انگلینڈ نے ساموا کو بآسانی 65-3 جبکہ میزبان ٹیم فرانس نے ویلز کو 26-0 سے مات دی۔", "total_number_of_words": 128, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 88, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0012p.xml", "headline": "ویمنز رگبی ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ ،کینیڈا،آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز", "body": "پیرس(سپورٹس ڈیسک ) 2014 ایمنز رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ،کینیڈا،آسٹریلیا ،فرانس، آئرلینڈ اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔نیوزی لینڈ نے قازقستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 79-5 سے شکست دی۔کینیڈا نے سپین کو 31-4 سے ہرادیا۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 26-3 سے مات دی ۔آیرلینڈ نے امریکہ کو 23-17 سے ہرایا،انگلینڈ نے ساموا کو 65-3 جبکہ فرانس نے ویلز کو 26-0 سےمات دی۔", "total_number_of_words": 76, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 50, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0013.xml", "headline": "کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا، مجموعی تمغوں کی تعدا چار ہوگئی فائنل میں محمد وسیم کو آسٹریلوی باکسر سے شکست", "body": "گلاسگو ۔ 2 اگست (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں محمد وسیم آسٹریلوی باکسر اینڈریو مولونی سے شکست کھا گئے۔ اس طرح پاکستان کی میگا ایونٹ میں چاندی کے تمغوں کی تعداد تین جبکہ مجموعی تمغوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گزشتہ روز باکسنگ مقابلوں کی 52 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں آسٹریلوی باکسر اینڈریو مولونی نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد سیم نے آسٹریلوی حریف کا جم کر مقابلہ کیا اور تیسرے راؤنڈ میں ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل کی تاہم ابتدائی دونوں راؤنڈز میں ایک ایک پوائنٹ پیچھے رہ جانے کی وجہ سے وہ ایک پوائنٹ کے فرق سے پاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ 26 سالہ محمد وسیم نے سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر عبدل عمر کو شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کامن ویلتھ گیمز میں اس تمغے کے ساتھ پاکستان کے چاندی کے تمغوں کی تعداد تین اور مجموعی تمغوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ گرین شرٹس نے ریسلنگ میں ایک چاندی اور ایک کانسی جبکہ جوڈو اور باکسنگ میں ایک ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔", "total_number_of_words": 248, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 170, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0013p.xml", "headline": "کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا", "body": "گلاسکو(مانیٹرنگ سیل ) کام ویلتھ گیمز، میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔فائنل میں آسٹریلیا کے کھلاڑی اینڈریو مولونی نے52 کلو گرام کیٹگری میں محمد وسیم کو شکست دی ۔محمد وسیم نے جم کر مقابلہ کیا اور فائنل میں ایک پوائنٹ سے شکست کھا گئے ۔محمد وسیم نے تین راؤنڈ میں 28 پوائنٹ حاصل کئے تھے۔پاکستان کی طرف سع یہ چاتھا میڈل تھا۔", "total_number_of_words": 80, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 54, "newspaper": "jang", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0014.xml", "headline": "چین ، فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے", "body": "بیجنگ ۔02 اگست (اے پی پی) چین میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاریاعلانمیں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو مشرقی چین میں واقع فیکٹری میں دھماکے سے 65افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔ چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن نے انٹر نیٹ خبر میں کہا کہ حکام نے دھماکہ کو صنعتی حادثہ قرار دیا ہے ۔ہفتہ کی صبح ہونیوالا دھماکہ میٹل فیکٹری میں ہوا ۔ چین کی خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق طاقتور دھماکے نے فیکٹری کو ہلا کر رکھ دیا روزنامہ پیپلز ڈیلی کے مطابق کنشان فیکٹری میں 450افراد کام کرتے ہیں سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ویل ہب کو پالش کرنے کے دوران دھماکہ ہوا ۔", "total_number_of_words": 128, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 81, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0014p.xml", "headline": "چین ،دھات کی فیکٹری میں دھماکہ،65 افراد ہلاک ،150زخمی فیکٹری کنشان شہر میں واقع تھی،دھماکے کے وقت 200 افراد سے زائد پوجود تھے، بیشتر زخمیوں کی حالت نازک", "body": "چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے مشرقی علاقےمیں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں،65 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ملک کے مشرق میں واقع صنعتی صوبے جیانگسو کے کنشان شہر کی ایک فیکٹری میں اھماکہ ہوا جس سے فیکٹری میں آگ لگ گئی،دھویں کے بادلوں نے علاقے کو گھیر لیاواقعے میں،65 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مکامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔سی سی ٹی وی نے اپنی سائٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں دھات کا کام ہوتا تھا اور اس میں بیرونی سرمایا کاری بھی ہوئی ہے۔حکام دھامکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کام زوروں کا جاری ہے۔زخمیوں کع طبعی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔واضح رہے کی چین کی فیکٹریوں میں اس قسم کے حادثے ہوتے رہتے ہیں کیونکہ وہاں حفاظت کےمیعار کو بر قرار رکھنے میں عموماً بےاحتیاطی برتی جاتی ہے۔", "total_number_of_words": 223, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 134, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "03.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0015.xml", "headline": "چین ، فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے", "body": "بیجنگ ۔02 اگست (اے پی پی) چین میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاریاعلانمیں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو مشرقی چین میں واقع فیکٹری میں دھماکے سے 65افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔ چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن نے انٹر نیٹ خبر میں کہا کہ حکام نے دھماکہ کو صنعتی حادثہ قرار دیا ہے ۔ہفتہ کی صبح ہونیوالا دھماکہ میٹل فیکٹری میں ہوا ۔ چین کی خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق طاقتور دھماکے نے فیکٹری کو ہلا کر رکھ دیا روزنامہ پیپلز ڈیلی کے مطابق کنشان فیکٹری میں 450افراد کام کرتے ہیں سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ویل ہب کو پالش کرنے کے دوران دھماکہ ہوا ۔", "total_number_of_words": 128, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 81, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0015p.xml", "headline": "چین میں کاروں کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں دھماکہ،68 ہلاک 120 افراد زخمی،کئی کی حالت تشویشناک،امدادی کاروائیاں جاری ،تحقیقات شروع", "body": "بیجنگ(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے مشرقی علاقے میں کاروں کے پرزے بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ ،68 افراد ہلاک،120 زخمی۔چین کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مشرقی صوبےجیانگ سو کے کنشان شہرکی فیکٹری میں صبح کے وقت دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں68افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فیکٹری میں امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔", "total_number_of_words": 122, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 79, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "03.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0016.xml", "headline": "چین ، فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے", "body": "بیجنگ ۔02 اگست (اے پی پی) چین میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاریاعلانمیں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو مشرقی چین میں واقع فیکٹری میں دھماکے سے 65افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔ چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن نے انٹر نیٹ خبر میں کہا کہ حکام نے دھماکہ کو صنعتی حادثہ قرار دیا ہے ۔ہفتہ کی صبح ہونیوالا دھماکہ میٹل فیکٹری میں ہوا ۔ چین کی خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق طاقتور دھماکے نے فیکٹری کو ہلا کر رکھ دیا روزنامہ پیپلز ڈیلی کے مطابق کنشان فیکٹری میں 450افراد کام کرتے ہیں سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ویل ہب کو پالش کرنے کے دوران دھماکہ ہوا ۔", "total_number_of_words": 128, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 81, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0016p.xml", "headline": "چین :فیکٹری میں دھماکہ،65 افراد ہلاک", "body": "بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں فیکٹری میں دھماکے سے65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 120 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے مشرق میں واقع صنعتی صوبے جیانگ سو کے کنشان شہرکی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ۔چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی عنہوا نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ گزشتہ صبح سات بج کر 37 منٹ پر ایک کار پالشنگ ورکشاپ میں ہوا مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔فیکٹری میں دھات کا کام ہوتا تھااوراس میں بیرونی سرمایہ کاری بھی ہوئی ہے۔حکام دھماکے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوشش میں لگے ہیں جبکہ امدادی کام زوروں پر جاری ہے اور زخمیوں کو طبعی سولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔تصاویر میں کئی لوگوں کو جلے ہوئے کپڑوں میں فیکٹری کے باہر بیٹھے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ اس کے عقب میں فیکٹری سے اھواں اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔", "total_number_of_words": 155, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 95, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "03.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0017.xml", "headline": "چین نیا بین البراعظمی بلیسٹک میزائل بنانے پر کام کر رہا ہے", "body": "بیجنگ ۔02 اگست (اے پی پی) چین نیا بین البراعظمی بلیسٹک میزائل بنانے پر کام کر رہا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’ دون فین 41‘‘ بنانے پر کام کر رہا ہے۔ اس بات کی تصدیق چینی فوج کی طرف سے یکم اگست کو چین کے یوم آزادی کے موقع پر کی گئی ۔ اس سے پہلے پینٹگان نے جون میں اپنی ایک رپورٹ میں چین کے موجودہ۔ ہتھیاروں اور مستقبل کے ہتھیاروں بارے امکانات ظاہر کئے تھے اور اس رپورٹ میں دون فین 41 میزائل کو تیار کرنے کا ذکر بھی کیا گیا تھا جس کی اب چینی حکام نے باقاعدہ طور پر تصدیق کردی ہے ۔", "total_number_of_words": 127, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 73, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0017p.xml", "headline": "چین کی نئے بین البر اعظمی میزائل بنانے کی تصدیق بیلسٹک میزائل امریکہ میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے", "body": "بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی نئے بین البر اعظمی میزائل بنانے کی تصدیق کر دی۔بیلسٹک میزائل امریکہ میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایف فورٹی ون میزائل کے تجربے کے بعد چین دنیا بھر کے طویل رینج میزائل کی فہرست میں شامل ہو گیا ۔بیلسٹک میزائل بارہ ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ موحولیات مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا تھا کہ ڈی ایف فورٹی ون میزائل بنانے کا مقصد فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔چین کے فوجی امور انتہائی خفیہ رکھے جاتے ہیں ۔اس سے قبل چین میں ڈی ایف فورٹی ون میزائل کی موجودگی کی تردید کی تھی۔", "total_number_of_words": 141, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 97, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "03.08.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0018.xml", "headline": "سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر کبیر خان افغانستان کرکٹ ٹیم کوچنگ عہدے سے مستعفی", "body": "کابل ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر کبیر خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ کبیر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان ٹیم کی کوچنگ کی وجہ سے میری فیملی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میں رواں برس مارچ میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا خواہاں تھا لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر میں نے تھوڑے عرصہ کیلئے حامی بھری تھی لیکن اب اسے جاری رکھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ماہ قبل اپنے فیصلے کے بارے افغانستان بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا تاہم چند روز قبل انہوں نے میرے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2011ء میں کبیر خان کو دوسری بار ٹیم کا کوچ بنایا تھا، اس سے قبل کبیر خان 2008ء سے 2010ء تک افغانستانی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کبیر خان کی زیر کوچنگ افغانستانی ٹیم نے 2009ء میں پہلی بار ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ افغانستان ٹیم نے پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کی تھی", "total_number_of_words": 220, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 139, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0018p.xml", "headline": "کبیر خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کاعہدہ چھوڑ دیا", "body": "کابل (وقت نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کاعہدے سے استعفی دے دیا۔انہوں نے استعفی کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی ہیتاہم بتایا جاتا ہے ہے کہ ان کے افغان کرکٹحکام سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے کوچ کا عہدہ چھوڑا ہے۔اس سے قبل انھوں نے اگست2010 میں استعفی دیا تھاجس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے کوچ رہیتاہم دسمبر 2011 میں انہوں نے دوبارہ افغانستان کی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری سنبھال لی تھی۔40 سالہ کبیر خان کی موجودگی میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔یہ ٹیم آئی سی سی کے ڈویژن پانچ لیگ سے ہوتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کا استحقاق حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔کبیر خان کی کوچنگ میں افغانستاننے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائر میں کامیابی حاصل کر کے 2010 میں ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد افغانستان کی ٹیم بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بن گئی۔اس دوران اس نے 2012اور2014 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بھی حصہ لیا ۔افغانستان کی ٹیم نے آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے بھی کوالیفائی کیا ہے۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ افغانستان کی ٹیم عالمی کپ میں حصہ لے گی۔کبیر خان پاکستان کی جانب سے چار ٹیسٹ اور 10 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔", "total_number_of_words": 246, "total_number_of_sentences": 12, "number_of_words_with_swr": 157, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "03.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0019.xml", "headline": "آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سے زیر کر کے سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا فاف دو پلیسز کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی،مچل مارش میچ کے بہترین کھلاڑی قرار", "body": "ہرارے ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مچل مارش کی دھواں دار 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت کینگروز نے پروٹیز کو فتح کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 44 اوورز میں 220 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فاف دو پلیسز نے آخر دم تک اپنی ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے، پلیسز نے ڈٹ کر کینگروز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 126 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، یہ پلیسز کی ون ڈے میں دوسری سنچری ہے۔ پلیسز کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلین باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے۔ مچل مارش کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 282 رنز بنائے، مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فلیپ ہیوز 85 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے، ایرون فنچ 16، سٹیون سمتھ 36، گلین میکسویل 2، جارج بیلی 32، بریڈ ہیڈن 11اور مچل جانسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرن فینگیسو نے 2 جبکہ ڈیل سٹین، مورنے مورکل، ریان میکلارین اور عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پروٹیز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم نے 6 اوورز قبل 220 رنز پر ہتھیار ڈال دیئے۔ فاف دو پلیسز نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کیلئے آخر دم تک کینگروز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا، پلیسز نے عمدہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیلی، پلیسز کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی بلے باز کینگروز باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ہاشم آملہ 17، کوئنٹن ڈی کوک 1، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 6، جے پی ڈومینی 16، ڈیوڈ ملر 3، ریان میکلارین 24، ڈیل سٹین 5، مورنے مورکل صفر اور عمران طاہر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل جانسن، گلین میکسویل، کین رچرڈسن نے دو، دو اور نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا", "total_number_of_words": 497, "total_number_of_sentences": 13, "number_of_words_with_swr": 350, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0019p.xml", "headline": "سہ فریقی سیریز :آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سے ہرا دیا", "body": "ہرارے(نیٹ نیوز )سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کر رہے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت اے بی ڈولئیرز کر رہے تھے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسڑیلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔آسٹریلیاکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 283 رنز کا ٹارکٹ دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 62 رنز قبل ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم 44اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسز نے شاندار کھیل پیش کیا اور109 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 126 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ان کے علاوہجنابی افریقہ کا کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ باریش بیٹسمین ہاشم آملہ صرف 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔کپتان اے بی ڈولئیرز صرف چھ رنز بنا سکے اور ناتھن لیون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جے پی ڈومنی 16 جب کہ ریان میکلارن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کے تمام باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔مچل جانسن نے نو اوورز میں 30 رنز دے کر دہ کھلاڑیو ں کع پویلین کی راہ دکھائی ۔گلین میکسول نے چار اوورز میں بائیس رنز دیے، مارش نے پانچ اوورز میں 23 رنز دیے اور دونون کھلاڑیون نے دو دو وکتین حاصل کیں۔ آف سپنر ناتھن لیون ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم بیتنگ کرنے آئی تو اس کی پھلی وکٹ 46 کے مجموعی سکور پر گری جب فنچ 16رنز بنا کر میکلارن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 131 کے نجموعی سکور پر گری جب سٹیون سمتھ 62 گیندوں پر دو چاکون کی مدد سے36رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گلین میکسول صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔152 کع مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی چاتھی وکٹ گری جب اوپنر فلپ ہگز سات چوکوں اور ایک چھکے کی مد د سے85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان جارج بیلی 187 کے مجموعی سکور پر 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر پچاس اوورز میں 282 رنز بنائے ۔مچل مارش نے نصف سنچری سکور کی اور پانچ چوکون اور سات چھکوں کی مدد سے86 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔", "total_number_of_words": 422, "total_number_of_sentences": 22, "number_of_words_with_swr": 290, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "03.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0020.xml", "headline": "سعودی عرب ، دہشت گرد حملوں کی منصون بندی کرنے کے الزام میں 88 دہشت گرد گرفتار", "body": "ریاض ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے اپریشن کے دوران اندرون ملک اور بیرون ملکوں میں دہشت گرد حملوں کی منصون بندی کرنے کے الزام میں 88 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔منگل کو سعودی وزارت داخلیکی جانب سے جاری ایک بیان کیمطابق مشتبہ افراد کی گرفتاری سے قبل سیکورٹی ادارے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل اسکی مانیٹرنگ کرتی رہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے منصوبوں پر عملدر آمد کے قریب تھے جب فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا", "total_number_of_words": 105, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 72, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.09.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0020p.xml", "headline": "سعودی عرب: دہشتگردی کی منصوبہ بندی ، 88 افراد گرفتار ملزمان کو کئی ماہ سے مانیٹر کیا جا رہا تھا،منصوبے کو عملی جاماں پہنانے سے قبل پکڑ لیا گیا", "body": "ریاض(مانیٹرگ ڈیسک ) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 88 افراد کو گفتار کر لیا ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور ترکی کے مطابق ان افراد کو گزشتہ کئی ماہ سے مانیٹر کیا جا رہا تھا اور ان کو ایسے وقت گرفتار کیا گیا ،جب یہ اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے والع تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں سے48 کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔دوسری جانب سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت ایسے تمام افراد پر نذر رکھے ہوئے ہے جو عوام میں غلط اور گمراہ کن خیالات پھیلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے عراق اور شام میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے جب کہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے خبر دار کیا تھا کہ اگر داعش کے جنگجوؤں کو مشرق وسطیٰ میں نہ روکا گیا تو ان کی دہشت گردی یورپ اور امریکہ تک پہنچ سکتی ہے۔", "total_number_of_words": 204, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 117, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "03.09.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0021.xml", "headline": "بالی وڈ فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ نے جاپان میں 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا", "body": "ممبئی ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ نے جاپان کے باکس آفس میں 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم انگلش ونگلش 28 جون کو جاپان میں سینما گھروں کی زینت بنی جو اب تک 20 شہروں میں 50 سکرینوں پر نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہے ۔فلم نے اب تک 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ اداکارہ سری دیوی نے کہا کہ وہ جاپان میں فلم کو پذیرائی ملنے پر بہت خوش ہیں۔ امید ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں مزید اچھا بزنس کرے گی", "total_number_of_words": 114, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 75, "newspaper": "APP", "newsdate": "02.09.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0021p.xml", "headline": "\"انگلش ونگلش\" نے جاپان میں ایک ملین ڈالر کا بزنس لیا", "body": "ممبئی (وقت نیوز ) بالی وڈ کی اداکارہ سری دیوی کی فلم \"انگلش ونگلش\" نے جاپان میں ایک ملین ڈالر کا بزنس لیا۔ یہ فلم جاپان میں 28 جون کر ریلیز ہوئی تھی۔اس بارے میں سری دیوی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم \"انگلش ونگلش\" نے جاپان میں اچھا بزنس کیا ہے۔میں خوش قسمت ہوں کے مجھے اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔مجھ سے گوری شندے نے میری صلاحیتوں کے مطابق کام لیا۔ میری فلم ٹوکیو میں پریمےئر 27 مئی کو ہوا تھا ۔مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ جاپان میں پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔میری فلم \"انگلش ونگلش\" میں بھی عورت کو بہت مضبوط دکھایا گیا تھا۔میں نے اس میں ایک ایسی عورت کی عکاسی کی تھی جس کے ارادے بہت مضبوط تھے۔ مجھ سے گوری شندے نے بہت اہم کردار کروایا ۔میں نے کافی عرصے بعد ایسا کردار کیا ۔انہوں نے کہا کہ تعریف ہر کسی کو اچھی لگتی ہے لیکن میں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید پر توجہ دیتی ہوں۔مجھے مشکل کردار کر کے خوشی ہوتی ہے کیونکہ جو مزہ مشکل کرداروں میں ہے وہ کسی اور کردار میں نہیں ہے۔میری فیملی بھی چاہتی ہے کہ میں بالی وڈ میں کام کروں۔ انہوں نے کہا کہ تعریف ہر کسی کو اچھی لگتی ہے لیکن میں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید پر توجہ دیتی ہوں۔", "total_number_of_words": 236, "total_number_of_sentences": 16, "number_of_words_with_swr": 127, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "03.09.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0022.xml", "headline": "بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی", "body": "ڈھاکہ ۔ 03 اگست (اے پی پی)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے، واحد ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 22 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 میچ میں دونوں ٹیمیں 27 اگست کو سینٹ کٹس میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 ستمبر تک سینٹ ونسنٹ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 ستمبر تک سینٹ لوشیا میںکھیلا جائے گا۔", "total_number_of_words": 139, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 108, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0022p.xml", "headline": "بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی", "body": "کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران دو ون ڈے، ایک ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو گرینیڈا،دوسرا ون ڈے 22 اگست کو گرینڈا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25 اگست کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 ستمبر کو اور دوسر ا اور آخری ٹیسٹ میچ 13 ستمبر سے ہو گا۔", "total_number_of_words": 121, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 93, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "04.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0023.xml", "headline": "دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) شروع ہوگا", "body": "اسلام آباد ۔03 اگست (اے پی پی) دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) منگل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا۔ ویمنز ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ون ڈے اور چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 23 اگست، تیسرا 26 اگست جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 28 اگست کو کھیلا جائے گا، چاروں میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 30 اگست، دوسرا 31 اگست، تیسرا 3 ستمبر جبکہ چوتھا 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ آسٹریلیا کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں ثناء میر (کپتان)، بسمہ معروف، سیدہ نین عابدی، سدرہ نواز، ندا راشد، جویرہ، اسماویہ، مرینہ اقبال، عالیہ ریاض، کانتا جلیل، سمیعہ صدیقی، ماہم طارق، ثانیہ اقبال اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ رابعہ شاہ، ناہید خان، سدرہ امین، انعم امین اور ارم جاوید کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔", "total_number_of_words": 184, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 148, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0023p.xml", "headline": "پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو گا", "body": "لاہور (سپورٹس رپورٹر ) دورہ آسٹریلیا اور کوریا میں ہونے والی 17 ویں ایشین گیمز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 5سے14 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔15 اگست سے 6 ستمبر تک ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے لئے 14 رکنی ٹیم میں ثناء میر(کپتان)،بسمہ معروف سیدہ نین فاطمہ عابدی ،سدرہ نواز،ندا راشد(وکٹ کیپر) ،جویریہ ودود ، اسماویہ اقبال،مرینہ اقبال،عالیہ ریاض،کانتا جلیل،سمعیہ صدیقی، ماہم طارق ،ثانیہ اقبال اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ رابعہ شاہ،ماہم طارق،ارم جاوید اور ناہید خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھاگیا ہے۔", "total_number_of_words": 107, "total_number_of_sentences": 3, "number_of_words_with_swr": 78, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "04.08.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0024.xml", "headline": "سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر نے سٹینفورڈ ٹینس کے فائنل میں جگہ بنا لی", "body": "سٹینفورڈ۔03 اگست (اے پی پی) سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر نے سٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی آندریا پیٹکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ جرمنی کی اینجلیق کربر نے امریکا کی وارورا لیپچینکو سخت مقابلے کے بعد 4-6 ، 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔", "total_number_of_words": 108, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 75, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0024p.xml", "headline": "عالمی نمبرایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز اسٹینفر ڈکلاسک کے فائنل میں پہنچ گئیں", "body": "کیلی فورنیا(سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اسٹینفر ڈکلاسک کے فائنل میں پہنچ گئیں اسٹینفرڈ کیلی فورنیا میں کھیلے جانے والے ڈبلیوٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی سرینا ولیمز نے جرمنی کی اینڈریا پیٹکوویک کو سات پانچ اور چھ صفر سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں اینڈریا پیٹکوویکنے ابتدا میں برتری حاصل کی اور ایک موقع پر وہ تین چار سے میچ پر برتری لیے ہوئے تھیں ۔پر سرینا نے سروس بریک کی ،اور پہلا ٹیسٹ سات پانچ سے اپنے حق میں کر لیا۔ دوسرے راؤنڈ میں سرینا نے انڈریا کو چھ صفر سے شکست دیدی،اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔", "total_number_of_words": 120, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 83, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "04.08.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0025.xml", "headline": "پی کے کے پوسٹر شائع ہونے پرعامر خان ،فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کیخلاف مقدمہ دائر", "body": "ممبئی ۔ 3 اگست (اے پی پی) بالی ووڈ کی نئی فلم پی کے کے پوسٹر شائع ہونے کے بعد اداکار عامر خان اور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پر عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار عامر خان کی فلم پی کے کی تشہیری مہم کیلئے جاری کردہ نئے پوسٹر کے بعد مداحوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ پوسٹر کے خلاف مقدمہ میں موقف اختیار کرتے ہوئے مدعی وکیل منوج ڈکشٹ نے کہا کہ عامر خان کے اس پوسٹر میں نوجوان نسل میں عریانیت پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم اس فلم کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر اور اداکار عامر خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں عامر خان جنسی اعضاء ڈھکنے کے علاوہ برہنہ نظر آئے۔", "total_number_of_words": 154, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 105, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.08.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0025p.xml", "headline": "فلمی پوسٹر ، عامر خان کے خلاف فحاشی پھیلانے کا کیس دائر", "body": "ممبئی(نیٹ نیوز) مسٹر پرفیکٹ اداکار عامر خان کی آنیوالی نئی فلم\" پی کے\" کا گزشتہ روز پوسٹر جاری کیا گیا جس میں وہ برہنہ دکھائی دیے ہیں جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ہیں اور یہ فلم ہندو دعوتا پر طنزاًبنائی جا رہی ہے ۔گزشتہ روزاس فلم کے پوسٹر جاری کرنے پر چند ہی گھنٹوں میں ایک وکیل \" فحاشی\" کو فروغ دینے کے لییایک ہندی اشاعت کے ساتھ ساتھ اداکار کے خلاف عدالت جا پہنچا۔رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ منوج کمار فلم\" پی کے\" کے جاری کردہ پوسٹر پر اعتراض اٹھایا ہے جس میں عامر بالکل ننگا کھڑا ہے اور اس نے اپنے مخصوص حصے کو ایک پرانے ٹیپ ریکارڈر سے ڈھکا ہوا ہے ،وکیل کے مطابق اس پوسٹر سے فحاشی اور جنسی ہوس کے فروغ کے لیے ایک سراسر محرک ہے وکیل نے پوچھنے پر بتایا کی جب میں نے اخبا ر کی کاپی دیکھی تو میں پوسٹر دیکھ کر حیران رہ گیا ،اخبار کروڑوں لوگوں تک پہنچا جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں ۔اس پر ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں آرٹیکل 292 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے جس کت مطابق فحاشی سے متعلق کیس کی مطابق فحاشی سے متعلق کیس کی سماعت اب 7 اگست کو ہو گی ۔اب سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ یہ پوسٹر سے فحاشی کی تشہیر ہوتی ہے یا یہ مسٹر پر فیکٹ کا تشہیری منصوبہ ہے جسے انھوں نے پورے طریقے سے منظم کیا ہے۔", "total_number_of_words": 253, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 148, "newspaper": "jang", "newsdate": "04.08.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0026.xml", "headline": "کامیڈی کے ساتھ ایکشن والی فلمیں پسند ہیں۔اکشے کمار", "body": "ممبئی ۔ 03 اگست (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ انہیں کامیڈی کے ساتھ ایکشن والی فلمیں پسند ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں 46 سالہ اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز ایکشن فلموں سے کیا تاہم بعد میں کامیڈی، رومانس ،ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مزاحیہ اداکاری کرنا سب سے زیادہ مشکل ہے اور وہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلموں میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نئی آنے والی فلم انٹرٹیمنٹ کامیڈی سے بھرپور ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔", "total_number_of_words": 115, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 60, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.08.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0026p.xml", "headline": "ایکشن کامیڈی فلمیں کرنا پسند ہے، اکشے", "body": "ممبئی(وقت نیوز ) بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ مجھے ایکشن کامیڈی فلمیں کرنا پسند ہے۔انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اگرچہ ایکشن فلموں سے داد سمیٹی ہے لیکن مجھے اب ایکشن کامیڈی فلمیں پسند ہیں ۔46 بس کے اداکار نے کہا کہ مجھے اب کامیڈی فلمیں کرنا اس وجہ سے پسند ہے کیونکہ میرا مزاج بدل گیا ہے ۔میں لوگوں کو ہنسانا چاہتا ہو ں۔ میرا خیال ہے کہ لوگ مار ڈھار دیکھنے کی بجائے رومانس اور مزاح دیکھا چاہتے ہیں اسی وجہ سے سینما کا رخ کرتے ہیں ۔میری فلم \" اٹس انٹرٹینمنٹ\" کامیڈی فلم ہے ۔ بجھے امید ہے کہ شائقین اسے سراہیں گے۔انہوں نے فلم کی کاسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کاسٹ میں تمنا بھاٹیہ، سونوسود،متھن چکرورتی، پرکاش راج،کرشنا ابھیشک اور جونی لیور شامل ہیں ۔یہ فلم آٹھ اگست کو ریلیز ہوگی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکاری ہو یا گلوکاری دونوں میں کامیابی کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔میں نے گلوکاری کے لئے سیکھا نہیں ہے لیکن میں مزید گانے سے قبل گلوکاری سیکھنا چاہتا ہوں۔مجھے اگر کسی اور فلم میں گلوکاری کا موقع ملے گا تو میں گلوکاری ضرور کروں گا۔میں جو بھی کام کرتا ہوں اس کے لئے محنت کرتا ہوں کیونکہ میں ناکام نہیں ہونا چاہتا۔", "total_number_of_words": 231, "total_number_of_sentences": 14, "number_of_words_with_swr": 126, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "04.08.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0027.xml", "headline": "سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 20 ویں کامن ویلتھ گیمز کا اختتام ہوگیا", "body": "28 سال بعد انگلینڈ نے 58 طلائی تمغوں کے ساتھ دولت مشترکہ کھیلوں کا میلہ لوٹ لیا، مجموعی طور 174 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی چار برس قبل دہلی میں 74 گولڈ میڈلز کے ساتھ حکمرانی قائم کرنے والے آسٹریلیا کا اس بار 49 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرا نمبر رہا، کینیڈا نے 32 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کیگلاسکو۔ 3 اگست (اے پی پی) سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 20 ویں کامن ویلتھ گیمز کا اختتام ہوگیا۔ 28 سال بعد انگلینڈ کے ایتھلیٹس نے 58 طلائی تمغوں کے ساتھ 2014 دولت مشترکہ کھیلوں کا میلہ لوٹ لیا۔ انگلینڈ نے مجموعی طور 174 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چار برس قبل دہلی میں 74 گولڈ میڈلز کے ساتھ حکمرانی قائم کرنے والے آسٹریلیا کا اس بار 49 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ کینیڈا نے 32 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری جبکہ میزبان سکاٹ لینڈ نے 19 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ بھارت 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ میگا ایونٹ میں کوئی گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکے تاہم تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پاکستان نے 23 ویں پوزیشن حاصل کی۔ گرین شرٹس نے 2010 گیمز میں دو گولڈ میڈل سمیت پانچ تمغے حاصل کئے تھے۔ ایتھلیٹکس مقابلوں میں کینیا اور جمیکا کے ایتھلیٹس چھائے رہے اور دونوں ممالک نے بالترتیب دس، دس گولڈ میڈل حاصل کئے۔ جمناسٹک اور باکسنگ میں انگلش کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، انگلینڈ دونوں ایونٹس میں بالترتیب نو اور پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ تفصیلات کے مطابق میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی کے ساتھ 2014 دولت مشترکہ کھیلوں کا اختتام ہو گیا۔ انگلینڈ نے مجموعی طور پر174 میڈل حاصل کئے جس میں58 گولڈ 59 سلور اور 57 برانز میڈلز شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے49 گولڈ،42 سلور اور 46 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 137 ہے۔ گزشتہ مقابلوں میں آسٹریلیا نے74 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ تیسرے نمبر پر موجود کینیڈا کے 82 تمغوں میں 32 گولڈ16 سلور اور 34 برانز میڈلز شامل ہیں۔ میزبان سکاٹ لینڈ نے 19 طلائی15 چاندی اور 19 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی، اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 53 ہے۔ بھارت نے 15 گولڈ، 30 چاندی اور 19 کانسی کے ساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ نے 14 سونے اتنے ہی چاندی اور 17 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹی، جنوبی افریقا نے 13 گولڈ، 10 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں، نائیجیریا نے 11 گولڈ اتنے ہی چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں، کینیا نے 10 سونے اتنے ہی چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں جبکہ جمیکا نے 10 گولڈ، 4 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کی۔ سنگاپور نے 8، ملائیشیا نے 6 ، ویلز نے 5 ، سائپرس، نادرن آئرلینڈ اور پاپوا نیو گنی نے دو، دو جبکہ کیمرون، یوگینڈا، گرینیڈا، بوٹسوانہ اور کیرباتی نے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔", "total_number_of_words": 538, "total_number_of_sentences": 20, "number_of_words_with_swr": 385, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.08.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0027p.xml", "headline": "58گولڈ ،59 سلور،57برانز سمیت174 تمغے حاصل کر کے برتری ثابت کر دی،آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا،کینیڈا کا تیسر پوزیشن پر قبضہ،پاکستان کا 23واں نمبر ہاکی فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0 سے مات، نیٹ بال میں بھی کینگروز نے میدان مار لیا،بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز میں انگلش میاں بیوی کے طلائی تمغے", "body": "گلاسکو(اسپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں 28 سال بعد حکمرانی کا تاج انگلینڈ کے سر پر سج گیا ،58گولڈ ،59 سلور،57برانز سمیت174 تمغے حاصل کر کے برتری ثابت کر دی،آسٹریلیا 49 سونے،42 چاندی،46 کانسی سمیت137 کیساتھ داسرے نمبر پر رہا ،کینڈا نے تیسری پوزیشن پائی ، اسکاٹ چوتھے ،بھارت پانچویں نمبر پر آیا،پاکستان کی 23ویں پوزیشن رہی،ہاکی میں آسٹریلیا نے بھارت کو4-0 سے روند کر اعزاز کا دفاع کر لیا ۔نیٹ بال میں بھی میدان آسٹریلیا کے ہاتھ رہا۔انگلینڈ کے کرس اور گیبی ایڈ کاک نے ہم وطن جوڑی کرس لینگریج اور ہیتھر اولیور کو پچھاڑ کر بیڈ منٹن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں گولڈ میڈل پر قبضہ جمانے والے پہلے میاں بیوی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر انگلینڈ نے 58گولڈ ،59 سلور،57برانز سمیت174 تمغے حاصل کر کے اپنی حکمرانی ثابت کر دی۔آسٹریلیا 49گولڈ،42 سلور،46 برانز سمیت137 میڈلز جیت کر دوسرے نمبر رہا۔کینیڈا 32 گولڈ سمیت82 پر قبضہ جماتے ہوئے تیسری پوزیشن پائی۔سکاٹ لینڈ19 کولڈ کے ساتھ چوتھے،بھارت15 کے ساتھ پانچویں نمبر پر آیا۔نیوزی لینڈ چھٹے ،جنوبی افریقہ ساتویں،نائیجیریا آٹھویں،کینیانویں،جمیکا دسویں پوزیشن کا حقدار بنا ۔3 سلور ایک برانز میڈل جیت کر پاکستان 23ویں نمبر پر رہا ۔ایونٹ میں35 ملکوں کی ٹیمیں شریک تھیں،واحد برانز میڈل کے ساتھ سینٹ لوسیا آخری نمبر رہا،گزشتہ روز ہاکی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4-0 سے روند کر اپنی حکرانی برقرار رکھی،انگلینڈ نے نیوزیلینڈ کو پنالٹیز پر مات دیتے ہوئیبرانز میڈل کی صورت میں پہلی بار گیمز میں وکٹری اسٹیند پر جگہ بنائی،فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں خسارے میں جانے کے باوجود دو بار پرتری حاصل کی لیکن مقابلے کا اختتام 3-3 سے برابری پر ہوا، انگلش ٹیم گزشتہ کامن ویلتھ گیمز ،اولمپکس اور ورلڈ کپ میں بھی چوتھے نمبر پر ہی تھی لیکن اس بار تاریخ بدل دی ، نیٹ بال میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 58-40 کے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا،جمیکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈکو 52-48 سے ہرا کر برانز میڈل سے محرام کر دیا ،گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم اپنی کارکردگی کا گراف بہتر نہ کر سکی جس پر کوچ اور پرستاروں نے مایوسی کا اظہار کیا ۔سائیکلنگ کی ہم وطن ایما پولی نے سلور میڈل اپنے نام کیا ،جنوبی افریقہ کی ایشلے پاسیو نے برانز حاصل کر لیا ۔مینز میں ویلز کے گیرنٹ تھوماس سر فہرت ،نیوزی لینڈ کے جیک بیوررنرزاپ انگلش اسکاٹ تھویٹس تیسری پوزیشن پر رہے انگلینڈ کے کرس اور گیبی ایڈ کاک نے ہم وطن جوڑی کرس لینگریج اور ہیتھر اولیور کو پچھاڑ کر بیڈ منٹن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں گولڈ میڈل پر قبضہ جمانے والے پہلے میاں بیوی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ،ٹاپ سیڈ نے پہلے دونوں سیٹ جیت کر برتری ثابت کر دی۔ویمنز ڈبلزمیں ملائیشین ویوان کاہ اور کھیوی مون نے بھارتی جوالا گوٹا اور ایشونی بونا پاکا گولڈ میڈل خواب پورا نہ ہونے دیا ۔انگلش گیری ایڈوک اور لورین سمتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ مینز دبل میں بھی ملایئشیا نے گولڈ میڈل جیتا، وی کینگ اور وی شم گونے سنگا پور کے ڈینی کرسٹیان کے نیچا دکھادیا۔انگلینڈ کے کرس لیگریج اور پٹیر ملز کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔اسکواش کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلوی راکیل گری نہم اور ڈیوڈ پالمر نے انگلش پیئر بار کر اور ایلیسن وائٹرز کو زیر کر کے گولڈ میڈلقابو میں کیا، آسٹریلوی کیسی براؤن اور کیمرون پلے برانز میڈل کے حقدار بنے۔مینزڈبلز میں آسٹریلوی ڈیوڈ پامر اور کیمرون پلے فاتح، انگلش ایڈرین گرانٹ اورنک میتھیورنرز اپ جبکہ انگلش ڈرائل س یلبی اور جیمزو لسٹروپ تیسرے نمبر پر رہے۔", "total_number_of_words": 638, "total_number_of_sentences": 19, "number_of_words_with_swr": 430, "newspaper": "express", "newsdate": "04.08.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0028.xml", "headline": "بپاشا باسوکا یویوہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار", "body": "ممبئی ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے گلوکار یویوہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک رئیلٹی شو میں بپاشو باسو سے پوچھا گیا کہ وہ ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے کہاکہ اگر مجھے موقع ملا تو ضرور ان کے ساتھ کام کروں گی کیونکہ ان کے گانے بہت مشہور ہیں۔ لوگ ان کے گانوں کو پسند کرتے ہیں اور آپ ان پر صحیح معنوں میں رقص کرسکتے ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ ہنی سنگھ کو گانے پر مکمل مہارت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے گانے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں", "total_number_of_words": 130, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 71, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0028p.xml", "headline": "ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی،بپاشا", "body": "ممبئی (وقت نیوز )بالی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسوکا کہنا ہے کہ گلو کارہ یو یو ہنی سنگھ ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔انہوں نے مڈڈے اور انڈوایشین نیوز سروس سے انٹرویو میں کہا کہ ناجوان گلوکار یو یو ہنی سنگھ ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں ،ان کے گانے عوام میں بہت مقبول ہیں ،مجھے اگر ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ضرور کروں گی اور اگر میں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو میں بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ان کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ نے کچھ ہی عرصے میں بالی دڈ میں اپنا نام بنا لیا ہے اور امیتابھ بچن سے لے کر شاہ رخ خان تک سب ان کے گانوں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں بپاشا نے مزید کہا کہ میں نے بالی وڈ میں کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں لگایا۔", "total_number_of_words": 179, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 90, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "04.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0029.xml", "headline": "آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کرلی ایلسی ویلانی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا", "body": "گولڈ کوسٹ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 84 رنز بنا سکی ‘ پاکستان ٹیم کی 8کھلاڑی دوہرانیہ سہ بھی عبور نہ کرسکیں اور یکے بعد دیگر پویلین کی طرف لوٹ گئیں ۔ آسٹریلیا کی ایلسی ویلانی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں آسٹریلوی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محدود اوورز کے کھیل میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 85 رنز کا ہدف دیا۔ نین عابدی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہی۔ میچ میں پاکستانی کھلاڑی اتنی نروس نظر آئیں کہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئیں۔آسٹریلیا کی طرف سے کیمینس نے 2 جبکہ فیرل ‘ ہنڑ ‘ اوسبرن اور بیمس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ایلسی ویلانی اور کیمینس نے اننگز کا آغاز کیا۔ کیمینس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئیں ۔ اس کے بعد ایلسی ویلانی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایلسی ویلانی 50 رنز کے ساتھ نمایاں ری انکو ماہم طارق نے کلین بولڈ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کی۔ ایلسی ویلانی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا", "total_number_of_words": 357, "total_number_of_sentences": 16, "number_of_words_with_swr": 253, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0029p.xml", "headline": "ویمن کرکٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹونٹی بھی ہرا دیا", "body": "گولڈ کوسٹ (وقت نیوز) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ تیم نے پاکستان کو مسلسل ساتویں شکست سے دو چار کرتے ہوئے ون ڈے سیریز کے بعد ٹی تونٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر کلک نہ کر سکی اور ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھو کر84 رنز ہی بنا سکی ۔نین عابدی نے 42 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور مرینہ اقبال 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 8 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ کپتان ثناء میر صرف نو رنز ہی بنا پائیں ۔ ڈیلیسا کیمی نچ نے چار اوورز میں سترہ رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رین فیرل، ایرن ایسبورن،جولی ہنٹر اور کرسٹن بیمز ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔جواب میں میزبان ٹیم نے بارہویں اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 11.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔ اوپنر ایلیز ویلانی نے نصف سنچری سکور کی اور انتالیس گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے پچاس رنز بنائے۔کپتان میگ لیننگ نے چوبیس رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہیں ۔اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن بر تری حاصل کر لی ۔آسٹریلیا کی ویلانی کو میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔پاکستان کی جانب سے ماہم طارق اور ثانیہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔سیریز کا آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا", "total_number_of_words": 286, "total_number_of_sentences": 16, "number_of_words_with_swr": 195, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "04.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0030.xml", "headline": "مائیکل کلارک کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک", "body": "میلبورن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز آئندہ ماہ کھیلی جانی ہے۔ 33 سالہ کلارک زمبابوے میں جاری سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکے تھے، ایک میچ میں انہوں نے شرکت کی لیکن اس میچ میں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کلارک ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ سیریز چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گئے ہیں، ان کی انجری کا سنجیدگی سے معائنہ کیا جا رہا ہے تاہم اس وقت ان کی پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ سے سیریز کا آغاز کرے گی اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے", "total_number_of_words": 203, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 129, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.09.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0030p.xml", "headline": "کلارک کی پاکستان کیخلاف سیریز مین شکست مشکوک", "body": "میلبورن (رائٹرز) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی اگلے ماہ یواے ای میں پاکستان کے خلاف ہونے ؤوالی سیریزمیں بھی شرکت مشکوک ہوگئی۔مائیکل کلارک زمبابوے میں ہونے والہ سہ فریقہ سیریز میں بھی بائیں ٹانگ میں ہمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے اور صرف زمبابوے کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت کی جس میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 31 سال بعد ایک روزہ میچ میں شکست سے دو چار کیا ۔اس میچ کے بعد مائیکل کلارک ہمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے اور ان کو آسٹریلیا واپس بلا لیا گیا تھا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ نے بتایا کہ مائیکل کلارک کی زمبابوے سے واپسی پر ان کا ایم آر آئی اور سکین کیا گیا ہے جس میں ان کی بائیں ٹانگ میں ہمسٹرنگ انجری ظاہر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مائیکل کلارک کی انجری سے نجات کے لئے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ہم ان کی اجری کو مانیٹر کریں گے اور اگلے ہفتے ہم فیصلہ کریں گے آیا وہ ٹریننگ کر سکتے ہیں یا نہیں۔ کلارک نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ سکین میں ہمسٹرنگ انجری ظاہر ہوئی ہے لیکن میں واپس اس سے بھی زیادہ اور مضبوط ہو کر واپس آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بہت بڑے لوگ مجھ انجری سے نجات دلانے کے لئے میری مدد کر رہے ہیں اور میں ان کی ہدایت پر عمل کر رہا ہوں۔", "total_number_of_words": 240, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 131, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "04.09.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0031.xml", "headline": "مہیش بھٹ کا تلگو فلم ’’مایا‘‘ کا ہندی ریمیک بنانے کا اعلان", "body": "ممبئی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ نے تلگو فلم کا ہندی ریمیک بنانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز مہیشت بھٹ نے تلگو فلم ’’مایا‘‘ کے ہندی ریمیک فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فلم کا نام ’’مرڈر4 ‘‘ ہوگا۔ فلم کے پروڈیوسر مدھر سریدار ہونگے۔ فلم کی کاسٹ کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔ اس کیلئے مہیش بھٹ خصوصی طور پر آڈیشن کریں گے ۔ ممکن ہے فلم میں زیادہ تر نئے چہرے لئے جائیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔", "total_number_of_words": 105, "total_number_of_sentences": 10, "number_of_words_with_swr": 75, "newspaper": "APP", "newsdate": "03.10.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0031p.xml", "headline": "مہیش بھٹ تیلگو فلم \" مایا\" کا ہندی رس میک بنائینگے", "body": "ممبئی(وقت نیوز ) بالی وڈ کے فلمساز مہیش بھٹ تیلگو فلم\" مایا\" کا ہندی ری میک بنائیں گے۔انہوں نے اس کا نام \"مرڈر 4 \"رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انڈوایشین نیوز سروس کے مطابق اس فلم کے پروڈیوسر مہیش بھٹ اور ہدایتکار نیلا کانتا ہیں ۔اس فلم کی کاسٹ ابھی بائنل نہیں ہوئی ہے۔اس بارے میں مہیش بھٹ نے انٹرویو میں کہا کہ میں تیلگو فلم\" مایا\" کا ہندی ری میک \"مرڈر 4 \"کے نام سے بناؤں گا ۔میں نے اس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔تاہم ابھی فلم کا نام فائنل نہیں ہوا ہے۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں فلم کے سیٹ پر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کروں تاکہ وہ بہتر سے بہترین کام کریں ۔میرے بالی وڈ میں سب فنکاروں کے ساتھ بہت اچھع تعلقا ت ہیں۔میں نے کبھی بھی کسی کی حق تلفی نہیں کی ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے میں جس بھی فنکار کو کام دوں اس میں وہ حقیقت کے قریب تر اداکاری کرے۔میں جب بھی کوئی فلم بناتا ہوں تو لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتا ہوں ۔میری کامیابی کا راز یہی ہے کہ میں فلموں میں وہی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں ۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی فلموں کے ذریعے ان کہانیوں کو منظر عام پر لاؤں جو حقیقت پر مبنی ہو ۔میں بولڈ موضوعات پر فلمسازی ضرور کرتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب کچھ ہمارے معاشرے میں موجود نہیں ہے۔وہ سب کچھ ہمارے معاشرے کا حصہ ہوتا ہے۔میں نے زندگی میں تنقید کی کبھی پروا نہیں کی اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے۔", "total_number_of_words": 277, "total_number_of_sentences": 18, "number_of_words_with_swr": 151, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "04.10.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0032.xml", "headline": "یمنی دارالحکومت میں 5 بم دھماکے،ایک شخص ہلاک", "body": "عدن ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) یمنی دارالحکومت کے قدیم کوارٹر میں 5 بم دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ نے منگل کو یمن کے سیکورٹی اہلکار کے حوالہ سے بتایا کہ دھماکہ اس کوارٹر میں ہوا جس میں حوسی گروپ کے حامی قیام پذیر تھے۔ ان حملوں کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ دھماکے علی الصبح اس وقت ہوئے جب حوسی ملیشیاء کے ایک رکن نے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی زیادہ رش نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہمہ دھماکوں کے نتیجہ میں متعدد مکانات اور کچھ کاریں تباہ ہوگئیں۔", "total_number_of_words": 120, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 75, "newspaper": "APP", "newsdate": "23.12.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0032P.xml", "headline": "یمنی دارلحکومت 5 زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا ، پبلک کمیٹی کارکن ہلاک", "body": "صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک ) یمنی دارلحکومت صنعاء پانچ زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں پبلک کمیٹی کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔ کیپٹل پولیس کے ڈائرکٹر جنرل بریگیڈئر عبدالرزاق الموید نے بتایا کہ صنعاء پانچ زور دار دھماکے ہوئے ہیں جن میں پبلک کمیٹی کا ایک رکن ہلاک جبکہ دوسرا دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا۔ دھماکے سے ارد گرد علاقے مین مکانات اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔", "total_number_of_words": 93, "total_number_of_sentences": 4, "number_of_words_with_swr": 68, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "24.12.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0033.xml", "headline": "ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ", "body": "مردوں کے سنگلز مقابلون میں نوویک جوکووچ،خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سرینا ولیمز پہلے نمبر پر براجمانپیرس ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں 9 گرینڈ سلام کے فاتح سربیا کے نوویک جوکووچ پہلے نمبر پر قائم ہیں انہوں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2014 ء جیت کر سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی، 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ اور ومبلڈن اوپن کے فائنلسٹ سوئس سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ رافیل نڈال تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا چوتھے نمبر پر ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز کو ومبلڈن اوپن میں شکست ہوئی تھی اس کے باوجود وہ پہلے نمبر پر برقرار تھی تاہم انہوں نے یو ایس اوپن اپنے نام کر کے ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے ۔ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا دوسرے نمبر پر ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تیسرے جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا چوتھے نمبر پر ہیں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا چھٹینمبر پر چلی گئیں ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس میں مردوں کے سنگلز اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق مردوں میں ومبلڈن اوپن چیمپیئن سربیا کے نوویک جوکووچ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ اور ومبلڈن اوپن کے فائنلسٹ سوئس سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر ہیں، ہسپانوی کلے کورٹ بادشاہ رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن ومبلڈن اوپن سے چھین چکی ہے اور وہ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا چوتھے نمبر پر ہیں، جاپان کے کائی نیشیکوری پانچویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے اینڈی مرے چھٹے نمبر پر ہیں، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ساتویں نمبر پر ہیں، کینیڈا کے ملوس رانک آٹھویں نمبر پر ہیں، کروشیا کے مارین کلک نویں نمبر پر ہیں، سپین کے ڈیوڈ فیرر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹرو گیارھویں نمبر پر ہیں، فرانس کے جوویلفرائیڈ سونگا 12 ویں نمبر پر ہیں، لٹویا کے ارنٹس گلبذ 13 ویں نمبر پر برقرار ہیں، سپین کے فیلسیانو لوپیز اور روبرٹو باٹسٹا بالترتیب 14 ویں اور 15 ویں نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن 16 ویں، سپین کے ٹومی روبریڈو 17 ویں، فرانس کے گیل مونفلس 18 ویں، امریکہ کے دراز قد جان اسنر 19 ویں اور اٹلی کے فابیو فوجنینی 20 ویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ مسلسل تنزلی کے بعد 50 نمبر پر ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے باوجود امریکا کی سرینا ولیمز پہلی پوزیشن پر برقرار تھیں اس کے بعد انہوں نے یو ایس اوپن جیت کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنالی، روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ تیسرے نمبر پر ہیں، ومبلڈن اوپن چیمپیئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا چوتھے نمبر پر ہیں، سربیا کی اینا آئیوانوچ پانچویں نمبر پر ہیں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا چھٹے نمبر پر ہیں، کینیڈا کی ایویجنے بوچارڈ ساتویں نمبر پر ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی آٹھویں نمبر پر ہیں، جرمنی کی انجلی کیو کربر نویں نمبر پر ہیں، سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکوا دسویں نمبر ہیں جبکہ روس کی اکاترینا ماکا روا 11 ویں، اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا 12 ویں، جرمنی کی آندریا پیٹکوویک 13 ویں، اٹلی کی سیرا ایرانی 14 ویں، سربیا کی جیلینا جانکووچ 15 ویں، جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا 16 ویں، سپین کی کارلا سوریز ناوارو 17 ویں، امریکہ کی سابق عالمی چیمپیئن وینس ولیمز کی ترقی ہوئی ہے اور وہ 18 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، فرانس کی علیز کارنٹ 19ویں جبکہ سپین کی گاربین موگوروزا بلانکو 20ویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر 22 ویں، روس کی سوتیلانا کزنٹسوا 27ویں، سلواکیہ کی ڈینیلا ہنچوا 63 ویں اور اٹلی کی فرانسیسکا شیون 78 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔", "total_number_of_words": 689, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 535, "newspaper": "APP", "newsdate": "23.12.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0033p.xml", "headline": "ٹینس رینکنگ، مردوں میں راجر فیڈر خواتین میں سرینا ولیمز پہلے نمبر پر براجمان", "body": "پیرس (اے پی پی ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جار ی کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں9 گرینڈ سلام کے فاتح سربیاکے نوویک جوکوچ پہلے نمبر پر قائم ہیں ،سوئس سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ رافیل نڈال تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکاچوتھے نمبر پر ہیں ۔ خواتن کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز کو ومبلڈن اوپن میں شکست ہوئی تھی اس کے باوجود وہ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔", "total_number_of_words": 101, "total_number_of_sentences": 3, "number_of_words_with_swr": 75, "newspaper": "jang", "newsdate": "24.12.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0034.xml", "headline": "کیون پیٹرسن کو نظر انداز کرنا انگلش بورڈ کا مضحکہ خیز اقدام ہے۔ میتھیو ہیڈن", "body": "سڈنی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن کو نظر انداز کرنا انگلش بورڈ کا مضحکہ خیز اقدام ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے رواں سال فروری میں کیون پیٹرسن کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں سابق بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کیون پیٹرسن کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہیں ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل نہ کر کے انگلش بورڈ نے بہت بڑی بے وقوفی کی ہے، ان کی انگلینڈ ٹیم میں عدم موجودگی ایک بے تکی سی بات ہے۔ انگلینڈ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ایلسٹر کک کو کپتانی سے فارغ کرکے این مورگن کو عالمی کپ کیلئے کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ایلسٹر کک ٹیسٹ ٹیم کے بدستور کپتان رہیں گے۔", "total_number_of_words": 170, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 119, "newspaper": "APP", "newsdate": "23.12.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0034p.xml", "headline": "انگلیند کا کیون پیٹرسن کو نظر انداز کرنا مضحکہ خیز ہے ، میتھیوز ہیدن پیٹرسن کا ٹیم میں نہ ہونا حیران کن، ہر طرز کی کرکٹ میں اپنی بیٹنگ سے تہلکہ مچانے کے اہل ہیں", "body": "سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیوز ہیڈن نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن کومسلسل نظر انداز کرنا مضحکہ خیز قرار دیدیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیٹرسن کا انگلینڈ ٹیم میں نہ ہونا حیران کن ہے ،وہ ہر طرز کی کرکٹ میں اپنی بیٹنگ سے تہلکہ مچانے کے اہل ہیں ، انگلش ٹیم ورلڈ کپ میں ان کی خدمات سے بہت استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کر کٹ بورد کع چاہے کہ وہ کیون پیٹرسن کو ٹیم مین جگہ دے اور اگلے برس کھیلے جانے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے بھی کیون پیٹرسن کا انتخاب کرے ۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی سر زمین پر ہونے والی ایشز سیریز میں شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کیون پیٹر سن کو ٹیم سے آؤٹ کر دیا تھا اور انہیں ڈریسنگ روم میں ماحول خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھرایا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ کیون پیٹرسن کی آب بیتی نے کیون کے بورڈ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ کر دیے تھے۔", "total_number_of_words": 217, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 131, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "24.12.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0035.xml", "headline": "ونسٹن چرچل کی بنائی ہوئی آئل پینٹنگ ریکارڈ 1.8 ملین پاؤنڈ میں نیلام", "body": "لندن ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی بنائی ہوئی پینٹنگ ریکارڈ 1.8 ملین پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔ آئل پینٹنگ جس کو ’’ دا گولڈ فیشن پول ایٹ چارٹ ویل‘‘ کا نام دیا گیا ہے ،کو ونسٹن چرچل نے 1932ء میں بنایا تھا۔ لندن میں منعقدہ نیلامی میں نامعلوم شخص نے پینٹنگ کو 1.8 ملین پاؤنڈ میں خریدا جبکہ اس کی اندازہ قیمت 4 سے 6 ملین لگائی گئی تھی۔ برطانیہ کے کسی سابق وزیراعظم کی اس قدر قیمت میں فروخت ہونے والے یہ پہلی پینٹنگ ہے۔ نیلامی میں اوسویل برلی کی 1950ء میں بنائی گئی ایک تصویر 1.4 ملین پاؤنڈ میں نیلام ہوئی۔ نیلامی میں ونٹس چرچل کا زیر استعمال رہنے والا ہاتھی دانت کا بنا سگار بکس 20 ہزار پاؤنڈ اور ایک ڈسپیچ جس پرونسٹن چرچل سونے سے لکھا ہے،158000 پاؤنڈ میں نیلام ہوا۔ اس نیلامی میں سابق امریکی صدر روز ویلٹ کا فوٹو گراف32500 پاؤنڈ میں نیلام ہوا۔", "total_number_of_words": 170, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 119, "newspaper": "APP", "newsdate": "23.12.14", "domain": 3, "classification": 0 }
{ "filename": "0035p.xml", "headline": "سرونسٹن چرچل کی آئل پینٹنگ ریکار 1.8ڈ ملین پاؤند میں نیلام", "body": "لندن(اے پی پی )برطانیہ کے سابق وزیر اعظم سرونسٹن چرچل کی بنائی ہوئی آئل پینٹنگ\" دا گولڈ فیشن پول ایٹ چارٹ ویلٹنگ \"ریکارڈ1.8 ملین پاؤنڈ میں نیلام ہو گئی ۔ اسے چرچل نے 1932ء میں بنا یا تھا۔", "total_number_of_words": 49, "total_number_of_sentences": 3, "number_of_words_with_swr": 37, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "24.12.14", "domain": 3, "classification": 0 }
{ "filename": "0036.xml", "headline": "قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نواں مرحلہ (کل) شروع ہوگا", "body": "اسلام آباد ۔28 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نواں مرحلہ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد لیپرڈ کامقابلہ کراچی ڈولفنزسے ہوگا،راولپنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی ریمز اورپشاور پینتھرزکی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے ہوگا، ملتان سٹیڈیم میں پاکستان واپڈا اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا، لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لاہور لائنز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹڈکی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اورپورٹ قاسم کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے میچز کے میچز6مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں کراچی ڈولفنز، پورٹ قاسم، ملتان ٹائیگرز، سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹڈ،پشاور پینتھرز، نیشنل بینک آف پاکستان، لاہور لائنز، پاکستان واپڈا، اسلام آباد لیپرڈز، زرعی ترقیاتی بینک، راولپنڈی ریمز اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔", "total_number_of_words": 203, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 163, "newspaper": "APP", "newsdate": "28.11.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0036p.xml", "headline": "قائد اعظم ٹرافی گولڈ کر کٹ ٹورنامنٹ کا نواں مرحلہ کل شروع ہو گا اسلام آباد کے ڈائمنڈ کر کٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد لیپرڈ کا مقابلہ کراچی ڈولفنز سے ہو گا", "body": "اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نواں مرحلہ (کل ) اتوار سے شروع ہو گا۔ ای سلام آباد کے ڈائمنڈ کر کٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد لیپرڈ کا مقابلہ کراچی ڈولفنز سے ہو گا،راولپنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی ریمز اور پشاور پینتھرز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ، ملتان سٹیڈیم میں پاکستان واپڈا اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہو گا ، لاہور مین ایکل سی سی اے میں لاہور لائنز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹڈکی ٹیموں کاآمنا سامنا ہوگا جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں یوناےئٹڈ بینک لمیتڈ اور پورٹ قاسم کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔", "total_number_of_words": 168, "total_number_of_sentences": 3, "number_of_words_with_swr": 127, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "29.11.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0037.xml", "headline": "محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 3 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے سے محروم", "body": "شارجہ ۔28 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے۔ وہ تیسری بار ڈبل سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہونے والے یونس خان اور محمد یوسف کے بعد تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حفیظ نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کیوی باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، وہ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سے صرف 3 رنز کی دوری پر تھے کہ سودھی نے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ حفیظ تیسری بار 190 کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے، اس سے قبل 196 ان کا بہترین سکور تھا۔", "total_number_of_words": 186, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 131, "newspaper": "APP", "newsdate": "28.11.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0037p.xml", "headline": "محمد حفیظ ٹیسٹ کرئیر کی پہلی ڈبل سنچری کرنے میں ناکام نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن محمد حفیظ 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے", "body": "شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے میں ناکام ہو گئے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن محمد حفیظ 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن محمد حفیظ 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔جب دوسرے دن کے کھیل کاآغاز ہوا تو محمد حفیظ نے رنز سے اپنی اننگز شروع کی تاہم ڈبل سنچری سے صرف رنز دوری پروہ ایش سودھی کی گیند پر ٹینٹ بولٹ کو کیچ دے بیٹھے۔", "total_number_of_words": 130, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 93, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "29.11.14", "domain": 1, "classification": 0 }
{ "filename": "0038.xml", "headline": "صبح سویرے جاگنے کی عادی نہیں۔پریانکا چوپڑا", "body": "ممبئی ۔ 22 اگست (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ صبح سویرے جاگنے کی عادی نہیں ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حال میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنا ہرکام بخوبی سرانجام دینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن صبح سویرے جاگنا بہت مشکل لگتا ہے کیونکہ وہ صبح سویرے جاگنے کی عادی نہیں ہیں۔ فلمی مصروفیات کی بناء پر مجوراً انہیں جاگنا پڑتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے کام سے پیار ہے اس لئے وہ ہر طرح کے چیلنج کے لئے تیار رہتی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں فلم ’’میری کوم‘‘ کی تشہیری مہم میں مشغول ہیں جو جلدہی ریلیزکردی جائے گی۔", "total_number_of_words": 122, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 73, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.08.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0038p.xml", "headline": "پریانکا چوپڑا کو صبح جلدی اٹھنا پسند نہیں", "body": "ممبئی (وقت نیوز ) بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جلدی اٹھنا پسند نہیں ہے۔ سانتا بانتا نیوز کے مطابق پریانکاکو صبح جلدی اٹھنا پسند نہیں ہے وہ لیٹ نائٹ شوٹ مکمل کراتی ہیں اسی جہ سے صبح جلدی نہیں اٹھ سکتیں۔اس بارے مین انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ میں رات کو دیر تک شوٹنگ کراتی ہوں اسی وجہ سے مجھے صبح جلدی اٹھنا پسند نہیں ہے۔میری لئے یہ بھت مشکل کام ہے اسی وجہ سے میں رات کو دیر تک شوتنگ کراتی ہوں ۔میں اس وقت فلم \"میری کوم\" اور\" دل دھڑکنے دو\" کی پروموشن میں مصروف ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری انوشکا کو ساتھ سرد جنگ شروع ہو گئی ہے ۔ہم ایک دوسرے کو بلانا پسند نہیں کرتے ہیں ۔میرے سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اس وجہ سے میں کسی ایک کی تعریف نہیں کروں گی ،مجھے ہر ایک کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ،مجھے یقین ہے کہ پرستار میرے نئی فلموں سے محظوظ ہوں گے اور میری پرفارمنس کو سراہیں گے ۔میرا خیال ہے کہ شائقین کو فلم سنیما میں جا کر دیکھنی چاہئے۔ میں نے او ر رنبھیر نے فلم پائریسی پر مہم چلانی شروع کی تھی ۔ہم اپنے مقصد میں میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ۔میں ابھی بھی اس پر کام کر رہی ہوں ۔ا نھوں نے رنبھیر کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ وہ بہت ہنس مکھ ہے اور شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد کسی کو سنجیدہ نہیں بیٹھنے دیتا ۔مجھے اس کے ساتھ کام کرنااس وجہ سے اچھا گتا ہے کیونکہ میری اور اس کی بہت سی عادتیں ملتی ہیں۔", "total_number_of_words": 286, "total_number_of_sentences": 16, "number_of_words_with_swr": 153, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "23.08.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0039.xml", "headline": "کونکونا سین شرما نے نئی فلم کا سکرپٹ تحریر کرنے میں مصروف", "body": "ممبئی ۔ 22 اگست (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کونکونا سین شرما اداکاری کے بعد فلم کا سکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کونکونا سین شرما جو فلم ’’اک تھی ڈائن‘‘ کے بعد اب تک کسی نئی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ اس لئے نہیں سکرین سے غائب ہوئیں کہ ان کی ڈیمانڈ کم ہوگئی ہے بلکہ اس وجہ سے تاکہ فلم کا سکرپٹ تحریر کرسکیں اور اپنے بیٹے جو ابھی بہت چھوٹا ہے اسے بھی وقت دے سکیں۔ اداکارہ نے کہا کہ سکرپٹ جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی تحریر کردہ فلم میں ہدایتکاری کے بھی فرائض سرانجام دیں۔ اداکارہ نے حال میں لیکمی فیشن ویک میں ڈیزائنر انا ویلا مشرا کے خصوصی فیشن شو میں شرکت کی۔ ان کا ڈیزائن کردہ لباس کونکونا پربہت جچ رہا تھا اور وہ اس شو کی سپر سٹار بھی تھیں۔", "total_number_of_words": 167, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 93, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.08.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0039p.xml", "headline": "کونکونا کا ڈائر یکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ", "body": "ممبئی (وقت نیوز ) بالی وڈ کی اداکارہ کونکونا سین شرما نے ڈائر یکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈو ایشین نیوز سروس سے کونکونا سین شرما نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ڈائر یکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میں فل کا سکرپٹ لکھ رہی ہوں ۔ میں جسے ہی سکرپٹ رائٹنگ سے فار غ ہوں گی فلم کے ہدایت کے بارے میں سوچوں گی ۔میں نے فلم\" مسٹر اینڈ مسز اےئر \"،\"امو،پیج تھری\"، \"ویک اپ سڈ \"سے شائقین کی داد حاصل کی تھی ۔میں نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہوں۔یہ آسان کام نہیں ہوتا لیکن مجھے اس ایوارڈ کی ببہت خوشی ہے ۔ میں اس وقت بنگا لی فلم کی وجہ سے مصروف ہوں ۔مجھے دو تین فلموں کی آفرز ہیں لیکن میں سکرپٹ پڑھے بغیر سائن نہیں کرتی ۔میں میگھنا گلزار کی فلم کر ری ہوں ۔میں نے2002 میں ایک بنگالی فلم\" اک جے آچی کنیا \"سے شوبز میں قدم رکھا تھا۔میں نے اس میں منفی کردار کیا تھا ۔ مجھے اس کردار سے بہت زیادہ شہرت ملی تھی ۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ میں مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرنے آئی ہوں ۔ مجھے بنگالی زبان بہت اچھی لگتی ہے ،میں نے اسی وجہ سے بنگالی فلوں میں زیادہ کام کیا ہے ۔میں نے ہندی فلم پیج تھری سے شو بز میں بہت نام کمایا ۔ یہ میری نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم تھی ۔ مجھے صرف حقیقی مضوعات والی فلمیں پسند ہیں ۔میں ایسی ہی فلموں کام کر کے خخوشی محسوس کرتی ہوں ۔ میں وہی فلمیں پسند کرتی ہوں جو میرے مزاج کے مطابق ہوتی ہیں۔میں اپنے بیٹے کا تنہا نہیں چھوڑتی وہی میری کل کائنات ہے ۔میں نے رنویر کو جیسا سمجھا وہ ویسا نہ تھا۔ہم دونوں کی بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی تھی لیکن پھر تعلقات کشیدہ ہو گئے ۔ میں ناکامیوں سے دل برداشتہ نہیں ہوں میں نے زندگی میں ہارنا نہین سیکھا اس لئے مزید محنت کروں گی ۔میں مشرقی لڑکی ہون اور اپنے فرائض سے اچھی طرح آگاہ ہوں ۔مجھے گھے کو سجانے کا بھی شوق ہے ، میں نے انٹیرےئر ڈیزائینگ کا کورس بھی کیا ہوا ہے ۔ مجھے تقریبا ت کا اہتمام کرنا اچھا لگتا ہے ۔میں بہت سیدھی لڑکی ہوں اور مجھے چکنی چپڑی باتیں سمجھ نہیں آتی۔انہون نے کہا کہ عاام طور پر لڑ کیون کو زیورات سے بہت زیادہ دلچسپی ہوتی ہے لیکن مجھے بھاری بھرکم زیور کا کوئی شوق نہیں ہے ۔میرا تعلق پڑھی لھکی فیملی سے ہے تاہم جہاں جہالت ہو وہاں خواتین پر ظلم کیا جاتا ہے ، میرے خیال سے ہر عورت کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے۔", "total_number_of_words": 451, "total_number_of_sentences": 31, "number_of_words_with_swr": 253, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "23.08.14", "domain": 4, "classification": 2 }
{ "filename": "0040.xml", "headline": "حکومت 2018ء میں انتخابات کے وقت ایک بہتر اور خوشحال پاکستان دے گی،2018 ء پاکستان کے شہریوں کیلئے ہر پارٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا سال ہوگا، عوام کو کسی پارٹی کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار ہوگا،وزیراعظم محمد نواز شریف کا", "body": "اسلام آباد ۔22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت 2018ء میں انتخابات کے وقت ایک بہتر اور خوشحال پاکستان دے گی،2018 ء پاکستان کے شہریوں کیلئے ہر پارٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا سال ہوگا، عوام کو کسی پارٹی کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار ہوگا۔ ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں تمام سیاسی قوتوں کا مفاد ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے لئے آئین سے وفاداری ضروری ہے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی نظام مکمل نہیں تاہم موجودہ نظام کی خامیوں کو دورکرنے کیلئے آئین اور پارلیمانی جمہوریت ہی بہترین ذریعہ ہے", "total_number_of_words": 167, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 93, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.11.14", "domain": 2, "classification": 1 }
{ "filename": "0040p.xml", "headline": "آئین پر چلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے :نواز شریف الیکشن میں سیاسی جماعتوں کی کارکردگی جانچی جائیگی،عوام کو خوشحال پاکستان د ینگے پھر وہ جسے چاہیں ووٹ دیں اور جسے چاہیں مستر د کردیں آئین سے وفاداری اور پاسداری سب سے لازم ہے ، جمہوریت کے ذریعے ہی نظام میں موجود خامیاں دور کریں گے : وزیر اعظم", "body": "اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین پر چلنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ،آئندہ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے ،عوام کو خوشحال اور بہتر پاکستان د ینگے پھر وہ جسے چاہیں ووٹ دیں اور جسے چاہیں مستر د کردیں ،آئین اور جمہوریت کے ذریعے نظام میں موجود خامیاں دور کریں گے ،آئین سے وفاداری اور پاسداری سب سے لازم ہے۔ ہفتے کے روز ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین سے وفاداری اور پاسداری سب سے لازم ہے، تمام سیاسی جماعتیں جمہوری نظام میں سٹیک ہولڈرز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018ء میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے تب عوم جس کو چاہیں ووٹ دیں اور جسے چاہیں مستر د کریں ، آئندہ انتخابات میں ہر جماعت کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی نظام مکمل نہیں ہوتا بہتری کیلئے آئین اور پارلیمانی جمہوریت ہی واحد راستہ ہے ۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا آئین کیخلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی اگر کوئی ایسا اقدام اٹھا تا ہے تو سیاسی جماعتیں اس کی حمایت نہ کریں۔", "total_number_of_words": 265, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 158, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "23.11.14", "domain": 2, "classification": 1 }
{ "filename": "0041.xml", "headline": "اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تیاہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا معاہدہ طے پاگیا", "body": "مقبوضہ بیت المقدس۔22نومبر (اے پی پی) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے دوران تیاہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا معاہدہ طے پاگیا۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق فلسطین اور اسرائیل میں جنگ کے دوران تباہ ہونے والے 25ہزار گھروں کی تعمیر کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کی موجودگی میں طے پانے والے معاہدہ کے بعد 51روز جاری رہنے والی جنگ میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کیلئے سامان کو لے جانے کی اجازت ہوگی۔ اقوام متحدہ کے خصوصی معاون برائے مشرق وسطیٰ رابرٹ سیری نے کہاکہ اقوام متحدہ غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ گھر مالکان کی مالی امداد کیلئے فلسطین حکومت سے تعاون کرے گا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ گھر تباہ ہوئے ہیں اور 6لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 21سو فلسطینی جن میں 500بچے ہلاک ہوئے اور 70سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے", "total_number_of_words": 164, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 112, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.11.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0041p.xml", "headline": "اسرائیل اور فلسطین میں تعمیراتی سامان کی غزہ ترسیل کا معاہدہ اقوام متحدہ تعمیر نو اور مالکان کی امداد کیلئے فلسطینی حکومت سے تعاون کرے گا", "body": "مقبوضہ بیت المقدس ( اے پی پی ) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ جنگ میں تباہ ہونے گھروں کی تعمیر نو کیلئے تعمیراتی سامان کی غزہ ترسیل کا معاہدہ طے پاگیا ۔ اقوام متحدہ کے مطابق معاہدے کی رو سے اسرائیل25 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی سامان غزہ لے جانے کی اجازت دے گا ۔ اقوام متحدہ تعمیر نو اور گھروں کے مالکان کی مالی امداد کیلئے فلسطینی حکومت سے تعاون کرے گا ۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت میں ایک لاکھ گھر تباہ ہوئے ہیں۔", "total_number_of_words": 122, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 89, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "23.11.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0042.xml", "headline": "وزیراعظم محمد نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے", "body": "اسلام آباد ۔22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اہم روڈ لنک پاکستان چین اقتصادی کوریڈور کا حصہ ہے، 60 کلومیٹر طویل موٹر وے پر 31 ارب روپے لاگت آئے گی، ہزارہ موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں تک کا سفر کم ہوکر صرف 30 منٹ رہ جائے گا جبکہ حویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ سے بھی انفراسٹرکچر فراہم ہوگا۔یہ پراجیکٹ ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے موٹرویز کے نیٹ ورکس کو توسیع دینے کے وزیراعظم کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس اہم پراجیکٹ سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع، نئے تجارتی تصورات کے امکانات پیدا ہوں گے اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔", "total_number_of_words": 135, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 98, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.11.14", "domain": 2, "classification": 0 }
{ "filename": "0042p.xml", "headline": "نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے", "body": "اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ موٹر وے پاکستان چین اقتصادی راہداری معاہدے کا حصہ ہے۔ اس کی لمبائی60 کلو میٹر ہو گی اور یہ چار رویہ ہو گی۔ حسن ابدال سے حویلیاں تک اس موٹر وے پر 31ارب روپے لاگت آئے گی۔", "total_number_of_words": 74, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 55, "newspaper": "nawa-e-waqt", "newsdate": "23.11.14", "domain": 2, "classification": 0 }
{ "filename": "0043.xml", "headline": "ایشین بیچ گیمز کبڈی،پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا پاکستانی شاہین طلائی تمغے کیلئے (آج)ایران سے نبردآزما ہوں گے", "body": "بنکاک ۔22 نومبر (اے پی پی)پاکستان نے حریف بھارت کو شکست دے کر چوتھے ایشین بیچ گیمز کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی شاہین طلائی تمغے کیلئے آج اتوار کو ایران سے نبرد آزما ہوں گے۔ تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ گیمز کبڈی ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا، پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 28 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ طلائی تمغے کیلئے پاکستانی ٹیم ایران کے آمنے سامنے ہو گی، ایران نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔", "total_number_of_words": 149, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 101, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.11.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0043p.xml", "headline": "ایشین بیچ گیمز کبڈی : پاکستان بھارت کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہینڈ بال میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ،کبڈی میں گین شرٹس نے 39-28 سے کامیابی حاصل کی ، فائنل میں آج ایران سے مقابلہ ہو گا", "body": "بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی) پاکستان نے حریف بھارت کو شکست دے کر چوتھے ایشین بیچ گیمز کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان نے بحرین کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ تھائی لینڈمیں جاری ایشین بیچ گیمزکبڈی ایونٹ میں گذشتہ روش کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا ،پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 28کے مقابلے میں39 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے ۔ طلائی تمغے کیلئے پاکستانی ٹیم آج ایران کے آمنے سامنے ہو گی ، ایران نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔مینز ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان نے بحرین کو2-1 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔قطر نے طلائی تمغہ حاصل کیا ۔ خواتین ہینڈ بال ایونٹ میں تھائی لینڈ نے طلائی تمغہ حاصل کیا ۔ ویتنام نے چین کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔", "total_number_of_words": 217, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 142, "newspaper": "jang", "newsdate": "23.11.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0044.xml", "headline": "صعیب مقصود فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر،شہزاد، وہاب ریاض اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان", "body": "اسلام آباد ۔22 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صعیب مقصود فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔ احمد شہزاد کو سرجری کی ضرورت نہیں ان کی فٹنس پہلے سے بہتر ہے اور کیوی ٹیم کے خلاف لمیٹڈ اوور سیریز میں ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ فاسٹ باؤلرز جنید خان اور وہاب ریاض کی بھی دوبارہ سکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔ 22 سالہ شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔ ہفتہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے، 19 نومبر کو شہزاد کا معائنہ کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ سرجری کی ضرورت نہیں، ان کی فٹنس پہلے سے بہتر ہے اور امید ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ان کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ کل پیر کو لیا جائے گا۔ مڈل آرڈر بلے باز صعیب مقصود کو فٹ ہونے کیلئے مزید وقت لگے گا اسلئے وہ کیوی ٹیم کے خلاف ٹی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ وہاب اور جنید خان کی فٹنس بھی پہلے سے بہتر ہے اور اگلے ہفتے دوبارہ ان کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی کیوی ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شرکت کے بارے معلوم ہو گا", "total_number_of_words": 298, "total_number_of_sentences": 10, "number_of_words_with_swr": 199, "newspaper": "APP", "newsdate": "22.11.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0044p.xml", "headline": "احمد شہزاد کی فٹنس کا جائزہ کل لیا جائے گا ، وہاب ریاض فٹ جنید خان کی پریکٹس شروع ، صہیب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے آؤٹ", "body": "کراچی (نمائندہ جنگ ) پی سی بی نے قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ جاری کی ہے ۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق اوپنر احمد شہزاد کو آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ایسے کیس میں صرف کاسمیٹکس سرجری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کل ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا ۔ امکان ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جسمانی تربیت شروع کریں گے وہ ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ صہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہو گئے ہیں ۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض گھٹنے کی تکلیف سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ فاسٹ بولر جنید کان گھٹنے کی تکلیف سے صحت یاب ہو رہے ہیں اورانہوں نے ٹریننگ شروع کر دی ہے ۔", "total_number_of_words": 160, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 114, "newspaper": "jang", "newsdate": "23.11.14", "domain": 1, "classification": 2 }
{ "filename": "0045.xml", "headline": "فرانس میں گیس دھماکہ کے نتیجہ میں 6افراد ہلاک،متعدد زخمی", "body": "پیرس ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) فرانس میں گیس کے دھماکہ کے نتیجہ میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں واقع چار منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج سے دھماکہ کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا ‘ جبکہ ایک سو میٹر کے علاقے میں واقع عمارتیں بھی لرز کر رہ گئیں ۔ دھماکہ کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ملبہ تلے سے لوگوں کو نکلنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس نے تفتیشی عمل شروع کردیا ہے", "total_number_of_words": 109, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 75, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0045p.xml", "headline": "فرانس، پیرس کی رہائشی عمارت میں دھماکا،6 افراد ہلاک", "body": "پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی رہائشی عمارت میں گیس کے اخراج کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا دارالحکومت پیرس کے ایک نواحی علاقے کی 4 منزلہ عمارت میں ہوا۔ ایمرجنسی سروسزس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔واقعے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکے کی شدت سے ایک سو میٹر تک کی عمارتوں میں زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔تباہ ہونے والی عمارت کے دوسرے رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا۔پولیس نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔", "total_number_of_words": 104, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 71, "newspaper": "daily_insaf", "newsdate": "02.09.14", "domain": 3, "classification": 1 }
{ "filename": "0046.xml", "headline": "چین میں ایک شخص نے پرائمری سکول میں داخل ہو کر چھرا گھونپ کر 6 بچوں کو ہلاک کر دیا", "body": "بیجنگ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وسطی چین میں ایک مسلح شخص نے پرائمری سکول میں داخل ہو کر چھرا گھونپ کر 6 بچوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم ستمبر کو چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے کے پہلے دن صوبہ ہوبی کے قصبے شیان میں واقع ایک پرائمری سکول میں ایک مسلح شخص نے گھس کر اپنے سامنے آنے والے بچوں کو چھرے سے حملے کا نشانہ بنایا ۔ حملے کے نتیجے میں 6 زخمیوں میں سے 3 نے ہسپتال جا کر دم توڑا‘ حملے کا محرک پتہ نہیں چل سکا", "total_number_of_words": 119, "total_number_of_sentences": 5, "number_of_words_with_swr": 72, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0046p.xml", "headline": "چین: جنونی شخص کا سکول میں چاقو سے حملہ ،6 بچے ہلاک حملہ آور اپنے بچے کو سکول میں داخلہ نہ ملنے پر نالاں تھا ،بعد ازاں خود کشی کر لی", "body": "بیجنگ(نیوز ایجنسیا ں) وسطی چین میں ایک جنونی شخص کا پرائمری سکول میں گھس کر چاقو سے حملہ ،6 بچے ہلاک،8 زخمی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ ہوبی کے قصبہ شیان میں واقع پرائمری سکول میں ایک جنونی شخص چاقو لے کر گھس گیا اور 6 بچوں کو قتل کر دیا ۔ جنونی شخص کے حملے میں 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر بھی زخمی ہو گئی۔حملہ آور نے بعد ازاں ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ حملہ آور اپنے بچے کو سکول میں داخلہ نہ ملنے پر نالاں تھا ۔پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ۔واضح رہے کہ چین میں چاقو بردار حملہ آوروں کے ہاتھوں سکول کے بچوں کے قتل کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔", "total_number_of_words": 163, "total_number_of_sentences": 8, "number_of_words_with_swr": 98, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.09.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0047.xml", "headline": "ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین کو پولیس نے مرچوں کا سپرے کرکے منتشر کردیا", "body": "ہانگ کانگ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین پر پولیس نے مرچوں کا سپرے کرکے ان کو منتشر کردیا۔ ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مظاہرین نے اجلاس کے مقام پر قائم سیکورٹی چیک پوسٹ توڑ کرداخل ہونے کی کوشش کی جس دوران پولیس نے ان کو پیچھے ہٹانے کے لئے ان پر مرچوں کا سپرے کیا۔ مظاہرین ہانگ کانگ کو مکمل جمہوری نظام دینے کے لئے مظاہرہ کررہے تھے تاہم ان افراد کو سنٹرل کمیٹی کے اجلاس کے مقام کے قریب آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ مظاہرین کی تعداد 100 کے قریب تھی ان سے کہا گیا کہ ہانگ کانگ کے سنٹرل مقامات پر قبضہ غیر قانونی ہے اور اگر ان کو آگے بڑھنے دیا گیا تو مظاہرین کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور مزید غیر قانونی اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ ہانگ کانگ میں طالبعلموں نے جو کہ ہانگ کانگ فیڈریشن آف سٹوڈنٹس کے ممبر ہیں نے وسط ستمبر سے اپنی جماعتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے جمہوریت قائم کرنے کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا", "total_number_of_words": 204, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 122, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0047p.xml", "headline": "چین کا ہانک کانگ میں براہ راست انتخابات کرانے سے انکار نیشنل پیپلز کانگرس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے نامزد امیدوار ہی انتخابات میں حصہ لیں گے", "body": "ہانک کانگ (اے پی پی ) چین کے نیشنل پیپلز کانگرس کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ہانک کانگ میں براہ راست انتخابات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔کمیٹی نے کہا ہے کہ ہانک کانگ میں اس کے نامزد امیدوار ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ہانک کانگ کے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 5 لاکھ کوالیفائیڈووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر کے کریں گے اور کسی کو بھی آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔دریں اثنا ہانک کانگ میں پولیس نے مرچوں کا سپرے کر کے جمہوریت نواز مظاہرین کو منتشر کر دیا ۔ہانک کانگ کی تمام طلبہ تنظیموں نے رواں ماہ جمہوریت کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔", "total_number_of_words": 138, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 88, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.09.14", "domain": 3, "classification": 2 }
{ "filename": "0048.xml", "headline": "ترکی میں درجنوں پولیس اہلکار بغاوت کی سازش تیار کرنے کے الزام میں گرفتار", "body": "استنبول۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ترکی میں درجنوں پولیس اہلکاروں کو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی سازش تیار کرنے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق پولیس چیف سمیت 33پولیس افسران کو حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی میں اس سے قبل جولائی میں درجنوں پولیس اہلکاروں کو حکومت کے خلاف سازش کرنے اور ٹیلی فون ٹیپنگ کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ نئی گرفتاریاں بھی اسی سلسلے کی کڑی بتائی جاتی ہیں", "total_number_of_words": 106, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 70, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 3, "classification": 0 }
{ "filename": "0048p.xml", "headline": "ترکی : 33 پولیس افسران بغاوت کی سازش کے الزام میں گرفتار گرفتار افراد میں سابق پولیس چیف بھی شامل ، ملزموں سے تفتیش شروع کر دی گئی", "body": "استنبول (اے پی پی ) ترکی میں درجنوں پولیس افسران کو حکومت کے خلاف بغاو ت کرنے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں سابق پولیس چیف بھی شامل ہے ۔ ملزموں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی درجنوں فوجی اور پولیس افسران کو سازش اور سرکاری عہدیداروں کے ٹیلیفون ٹیپ کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے ۔حالیہ گرفتاریاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔", "total_number_of_words": 121, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 76, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.09.14", "domain": 3, "classification": 0 }
{ "filename": "0049.xml", "headline": "امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی", "body": "ممبئی ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن سوشل میڈیا کے سب سے سرگرم صارف ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پلیٹ فارم بنا رکھے ہیں۔ چند دن پہلے انہوں نے فیس بک پر 150 ملین لائیک کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر ٹویٹ کیا کہ ان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی ہے اور اپنے مداحوں کا شکرا دا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف دو کروڑ کا ہے۔ امیتابھ بچن نے ویب سائٹ پر ایک کروڑ مداح ہونے کے ساتھ بالی ووڈ کے تینوں خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امیتابھ بچن جن کی طبیعت بخار ہونے سے ناساز ہے ان کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہشات کا اظہار کیا ہے", "total_number_of_words": 174, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 103, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0049p.xml", "headline": "امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی فیس بک پر ڈیڑھ کروڑ مداح ،بخار کی وجہ سے امیتابھ نے فلمی مصرافیات میسوخ کر دیں", "body": "ممبئی(اے پی پی ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی۔امیتابھ بچن سوشل میڈیا کے سب سے سرکرم صارف سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے فیس بک ،ٹوئٹر ، انسٹاگرام جیسی سماجی روابط کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں ۔ چند دن پہلے انہوں نے فیس بک پر ڈیڑھ کروڑ مداحوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں ایک کروڑ مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف دو کروڑ مداحوں کا ہے ۔امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے تینوں خانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ دوسری جانب امیتابھ بچن نے طبیعت کی ناسازی کے باعث فلمی مصروفیات منسوخ کر دیں ہیں ۔ ٹوئٹر پر امیتابھ نے لکھا ہے کہ وہ بخار میں مبتلا ہیں ، جس سے وہ ناخوش ہیں ۔امیتابھ بچن ان دنوں ریائلٹی شو \" کون بنے گا کروڑ پتی\" کے آٹھویں سیزن اور نئی فلم\" پیکو\" کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔", "total_number_of_words": 210, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 131, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0050.xml", "headline": "بومن ایرانی کو دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس کا تحفظ فراہم کر دیا گیا", "body": "ممبئی ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کو گنگسٹر کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں پولیس کا تحفظ فراہم کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی پولیس نے بومن ایرانی کو تحفظ فراہم کرنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں تاہم انہوں نے دھمکیوں کے دیئے جانے بارے کچھ نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مورانی بردار، فلم پروڈیوسرز کریم ر علی اور اداکار شاہ رخ خان کو بھی گنگسٹر کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ بومن ایرانی ہیپی نیوایئر میں شاہ رخ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جو کہ دیوالی پر ریلیز کی جائے گی", "total_number_of_words": 132, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 80, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0050p.xml", "headline": "انڈر ورلڈ کی دھمکیاں ملنے پر اداکار بومن ایرانی کو پولیس تحفظ مل گیا", "body": "ممبئی (اے پی پی )منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلم سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس تحفظ فراہم کر دیا گیا ۔ممبئی پولیس نے انکو کانسٹبلز کی سکیورٹی مہیا کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پرڈیوسرز مورانی برادرز اور اداکار شاہ رخ خان کو بھی انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔", "total_number_of_words": 91, "total_number_of_sentences": 4, "number_of_words_with_swr": 68, "newspaper": "daily_dunya", "newsdate": "02.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0051.xml", "headline": "بومن ایرانی کو دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس کا تحفظ فراہم کر دیا گیا", "body": "ممبئی ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کو گنگسٹر کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں پولیس کا تحفظ فراہم کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی پولیس نے بومن ایرانی کو تحفظ فراہم کرنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں تاہم انہوں نے دھمکیوں کے دیئے جانے بارے کچھ نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مورانی بردار، فلم پروڈیوسرز کریم ر علی اور اداکار شاہ رخ خان کو بھی گنگسٹر کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ بومن ایرانی ہیپی نیوایئر میں شاہ رخ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جو کہ دیوالی پر ریلیز کی جائے گی", "total_number_of_words": 132, "total_number_of_sentences": 6, "number_of_words_with_swr": 80, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0051p.xml", "headline": "بومن ایرانی کہ انڈر ورلڈ کی طرف سے دھمکیاں", "body": "ممبئی (وقت نیوز) بالی وڈ کے اداکار بومن ایرانی کو انڈر ورلڈ کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں ۔اس بارے میں اومن نے مڈ ڈے سے انٹر ویو میں کہا کے مجھے گینگسٹر روی پوجاری کی طرف سے دھمکیاں ملی ہیں ۔ وہ فلم \" ہیپی نیو ایئر\" میں کام کر رہے ہیں ۔ان سے قبل شاہ رخ اور پروڈیوسر علی مورانی کو بھی دھمکیاں ملیں تھیں اور پولیس نے ان کی سکیورٹی بڑھا دی تھی ۔ اس بارے میں بومن ایرانی نے کہا کے مجھے روی پوجاری کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔میں بہت فرینڈلی ہوں اور کسی سے کبھی جھگڑا نہیں کرتالیکن نجانے کیوں انڈر ورلڈ کے لوگوں کی طرف سع مجھے دھمکایا جا رہا ہے ۔میں یہ نہیں جانتا کہ مجھے کیوں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔میں نے پولیس سے اپنی سکیورٹی کی درخواست بھی دی ہے۔ہم فلموں میں ایسے مناظر دکھاتے رہتے ہیں لیکن ہماری زندگی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن میں بہادر ہوں اور ڈرتا نہیں ہوں ۔میں نے اسی وجہ سے اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے خود پر قابو رکھا ہوا ہے۔میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ میرے پرستار مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں۔", "total_number_of_words": 209, "total_number_of_sentences": 12, "number_of_words_with_swr": 105, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "02.09.14", "domain": 4, "classification": 1 }
{ "filename": "0052.xml", "headline": "انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا", "body": "برمنگھم ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ (آج) منگل کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں بھارت نے 133 رنز جبکہ تیسرے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 5 ستمبر کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ میں 7 ستمبر کو برمنگھم کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے", "total_number_of_words": 138, "total_number_of_sentences": 9, "number_of_words_with_swr": 100, "newspaper": "APP", "newsdate": "01.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
{ "filename": "0052p.xml", "headline": "بھارت انگلینڈ چوتھا ون ڈے آج ہو گا", "body": "برمنگھم(نیٹ نیوز) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا ۔بھارت کی کرکٹ ٹیم کہ اس وقت سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھ کے تحت 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی اور تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ۔دونوں میچوں میں بھارتی سپنرز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔", "total_number_of_words": 161, "total_number_of_sentences": 7, "number_of_words_with_swr": 105, "newspaper": "daily_waqt", "newsdate": "02.09.14", "domain": 1, "classification": 1 }
End of preview.