{"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58846430", "summary": "یہ پہلا موقع نہیں جب وزرا یا عوامی نمائندگان نے عوام کو ایسے مشورے دیے ہیں بلکہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) سمیت کئی جماعتوں کے رہنما اس قسم کی باتیں کرتے رہے ہیں۔", "id": "a25dd52e-c829-48ee-9599-52525c3e4950", "article": ["پاکستان کے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے حال ہی میں پاکستان کے لوگوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر 'چائے میں چینی کم ڈالنے اور روٹی کم کھانے' کا مشورہ دیا ہے۔ ", "وہ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے جب انھوں نے مہنگائی کے حوالے سے کی جانے والی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں چائے میں سو دانے چینی کے ڈالتا ہوں اور نو دانے کم ڈال دوں گا تو کیا وہ کم میٹھی ہو جائے گی۔‘ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’کیا ہم اپنے ملک کے لیے، خودمختاری کے لیے اتنی قربانی بھی نہیں دے سکتے کہ جہاں میں آٹے (روٹی) کے سو نوالے کھاتا تو وہاں نو نوالے کم ہو جائیں۔‘ ", "سوشل میڈیا پر صارفین ان کی تقریر کی یہ ویڈیو شیئر کر کے انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ", "تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب وزرا یا عوامی نمائندگان نے عوام کو ایسے مشورے دیے ہیں۔ حال ہی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف ہی کے قومی اسمبلی کے ممبر ریاض فتیانہ نے بھی بالکل ویسا ہی مشورہ دیا تھا جس کا ذکر علی امین گنڈاپور نے کیا۔ ", "ماضی پر نظر ڈالیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت کئی جماعتوں کے رہنما اس قسم کی باتیں کرتے رہے ہیں۔ خود سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پاکستان کے لوگوں کو ’روٹی کم کھانے‘ کا کہہ چکے ہیں۔ ", "سنہ 1998 میں جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کو امریکہ اور عالمی دنیا کی طرف سے سخت ترین اقتصادیوں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔", "ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس حوالے خبردار کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ’اپنی کمر کس لیں اور صرف ایک وقت کا کھانا کھانے کے لیے تیار ہو جائیں اور میں بھی اس مصیبت میں آپ کے ساتھ شریک ہوں گا۔‘", "ان کی جماعت کئی مرتبہ حکومت میں آنے کے بعد کفایت شعاری کی مہمات چلا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی ابتدائی دنوں ہی میں کفایت شعاری کی مہم کا اعلان کیا تھا۔ ", "تاہم کیا کسی حکومت کے لیے عوام کو کفایت شعاری یا ’روٹی کم کھانے‘ کا مشورہ دینا موزوں ہے؟ ", "سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) اسلام آباد سے منسلک ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر ساجد امین سمجھتے ہیں کہ ایسا مشورہ غریب عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ ", "ان کے خیال میں کفایت شعاری کے مشورے یا مہمات نہ کبھی مہنگائی کا حل رہی ہیں اور نہ ہو سکتی ہیں۔ ’حکومت کا کام ہے کہ وہ عام آدمی کی قوتِ خرید کو بڑھائے یا اس کی حالت کو بہتر کرے۔‘", "تاہم سوال یہ ہے کہ عالمی اور قومی سطح پر موجودہ حالات میں مہنگائی پر قابو پانا حکومت کے اختیار میں ہے؟ ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں اس کے لیے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی حالیہ بلند سطح پر ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔ ", "ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر ساجد امین کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں حالیہ اضافے کی تین بنیادی وجوہات ہیں یعنی عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور حکومت کی ٹیکس لاگو کرنے کی حالیہ پالیسیاں۔", "تیسرے نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں حکومت ’ریوینیو یعنی آمدن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیداواری اجناس جیسے ایندھن وغیرہ پر ٹیکس بڑھاتی ہے جس سے ان کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔‘", "اس طرح جن روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی تیاری میں یہ ایندھن وغیرہ استعمال ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ نتیجتاً ان کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ پاکستان میں حال ہی میں ایندھن کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ ", "ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ ’حکومت کا ان عوامل پر کنٹرول نہیں ہے۔‘ اُن کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں توقع کے برعکس بڑھیں اور ان کے بڑھنے یا کم ہونے پر پاکستان حکومت کا کوئی اختیار نہیں۔ ", "ساتھ ہی پاکستان کا درآمدی بل بہت بڑا رہا ہے۔ ڈاکٹر ساجد امین کے مطابق پاکستان نیٹ امپورٹر ہے یعنی اس کی کُل درآمدات اس کی کُل برآمدات سے زیادہ ہیں اور یہ کھانے پینے کی اشیا جیسے گندم، چینی وغیرہ بھی درآمد کر رہا ہے۔ اس لیے جب تک اس کا یہ بل چھوٹا نہیں ہوتا اور تجارتی خسارہ کم نہیں ہوتا، روپے کی قدر میں بہتری آنے کی امید بھی کم ہے۔", "اور آمدن بڑھانے کے لیے حکومت کو ایندھن، بجلی اور گیس وغیرہ پر ٹیکس بڑھانا پڑتا ہے۔ ", "دوسرا پاکستان نے قرضے کی نئی قسط کے لیے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے۔ ’اور آئی ایم ایف بھی حکومت کو ان اجناس پر ٹیکس بڑھانے کا کہے گا۔‘ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ڈاکٹر ساجد امین کے مطابق ایسا نہیں ہے بلکہ حکومت کئی اقدامات کر سکتی ہے۔ ان کے خیال میں سب سے بنیادی دو کام ہیں جو حکومت کو کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مہنگائی کے عوام پر اثرات کو کم کیا جا سکے۔ ", "’سب سے پہلے مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچے کو فعال کرنے کی ضرورت ہے جو اب تک نہیں کیا جا سکا۔‘ اس سے ان کی مراد پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا مؤثر طریقے سے استعمال ہے۔ ", "ڈاکٹر ساجد امین سمجھتے ہیں کہ اس نوعیت کی کمیٹیاں قیمتوں کے مصنوعی اضافے کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مؤثر ہوتی ہیں اگر انھیں صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔ ", "دوسرا ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ایندھن یا غذائی اجناس کے ارد گرد ہے۔ ’پاکستان میں کسان کے کھیت سے لے کر فروخت کے مقام تک پہنچنے میں اجناس کی قیمتوں میں کمیشن کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔‘ ", "’یہ براہِ راست مہنگائی کا سبب بنتا ہے اور یہ ایسا پہلو ہے جس پر قابو پانا حکومت کے اختیار میں ہے۔‘ ایک تیسرا راستہ یوٹیلیٹی سٹورز کے مؤثر استعمال کا بھی ہے جس کے ذریعے حکومت مہنگائی کے اثرات پر کسی حد تک قابو پا سکتی ہے۔ ", "ڈاکٹر ساجد امین کے مطابق ’جب قیمتیں ایک مرتبہ بڑھ جائیں تو وہ نیچے نہیں آتیں یا ان کو نیچے لانا بہت مشکل ہوتا ہے۔‘ ", "ان کے خیال میں موجود حکومت کے لیے اس بات کا اندازہ کرنے میں کافی تاخیر ہوئی کہ مہنگائی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس کے بعد انھیں یہ پتا لگانے میں دیر لگی کہ مہنگائی کی وجہ کیا تھی۔", "تاہم ان کے خیال میں حکومت دو کام ایسے کر سکتی ہے جن سے عام آدمی کو مہنگائی کا زیادہ اثر محسوس نہ ہو۔ ", "’ایک تو حکومت کو چاہیے کہ وہ سوشل پروٹیکشن یعنی سماجی تحفظ کی سکیموں کا دائرہ کار بڑھا دے۔ دوسرا اسے عام آدمی کی آمدن کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔‘ ", "ان کے خیال میں اس کے علاوہ کفایت شعاری سمیت کوئی بھی دوسرا راستہ مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-57565044", "summary": "نریندر مودی نے انڈیا کی سیاسی بساط پر آتے ہی روزگار، خوشحالی میں اضافے اور سرخ فیتے کے خاتمے جیسے بڑے وعدوں کی مدد سے تہلکہ مچا دیا تھا اور یہ امید ہو چلی تھی کہ وہ ملک میں قابل ذکر اصلاحات لائیں گے۔ مگر آج صورتحال اس کے برعکس کیوں ہے؟", "id": "fe98378c-a640-46a4-8be4-482bd2b06469", "article": ["نریندر مودی نے انڈیا کی سیاسی بساط پر آتے ہی روزگار، خوشحالی میں اضافے اور سرخ فیتے کے خاتمے جیسے بلند بانگ وعدوں کی مدد سے تہلکہ مچا دیا تھا۔ ", "آج سے سات برس قبل سنہ 2014 اور پھر سنہ 2019 کے انتخابات میں نریندر مودی کی جمات کو ملنے والے بھاری مینڈیٹ سے عوام میں یہ امید ہو چلی تھی کہ وہ ملک میں قابل ذکر اصلاحات لائیں گے۔ ", "لیکن اپنی وزارت اعظمی کے ان سات برسوں میں اُن کی حکومت کا معاشی ریکارڈ کچھ زیادہ قابل ذکر نہیں ہے۔ اور پھر کورونا وائرس کی وبا نے اُن کی کارکردگی کو مزید نقصان پہنچایا۔ ", "مندرجہ ذیل چارٹس کی مدد سے ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کی سات برسوں کی کارکردگی کے بعد اب ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معاشی طاقت (انڈیا) اِس وقت کہاں کھڑی ہے۔ ", "شرح نمو سست روی کا شکار ہے", "وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سنہ 2025 تک مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا طے شدہ ہدف 50 کھرب ڈالر کی معیشت قائم کرنے کا تھا لیکن اب یہ محض ایک خواب لگتا ہے۔ ", "کووڈ کی وبا آنے سے قبل ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ اگر حالات ٹھیک چلتے رہے تو زیادہ سے زیادہ وہ لگ بھگ 26 کھرب ڈالر تک پہنچ سکیں گے، اور اب وبا آنے کے بعد اس تخمینے میں سے دو سو سے تین سو ارب ڈالرز کی مزید کمی ہو گئی ہے۔ ", "ماہر معیشت اجیت رنادے کہتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ", "لیکن صرف کووڈ ہی اس صورتحال کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ", "انڈیا کی مجموعی ملکی پیداوار یعنی جی ڈی پی وزیر اعظم مودی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سات سے آٹھ فیصد تھا لیکن 2019-20 کی آخری سہ ماہی تک یہ گر کر 3.1 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پانچ برس قبل 2016 میں انھوں نے ملکی کرنسی پر پابندی لگائی تھی جس کی وجہ سے ملک میں استعمال ہونے والی نقد رقم میں 86 فیصد کمی آئی تھی اور ساتھ ساتھ ایک نیا ٹیکس لاگو کیا جس سے کاروباری طبقے کی مشکلات میں کافی اضافہ ہوا۔ ", "ان فیصلوں نے دوسرے بڑے مسئلہ کو جنم دیا۔ ", "بے روزگاری میں اضافہ", "سینٹر فار مانیٹرنگ دا انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے سربراہ مہیش ویاس نے بتایا کہ انڈیا کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک 2011-12 کے بعد سرمایہ کاری میں ہونے والی کمی تھی۔ ", "’اور پھر 2016 کے بعد سے معیشت کو متواتر جھٹکے لگے، جیسے کرنسی پر پابندی، جی ایس ٹی ٹیکس اور لاک ڈاؤن وغیرہ جیسے فیصلوں سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔‘ ", "تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بے روزگاری کی شرح گذشتہ 45 سالوں میں سب سے زیادہ دیکھی گئی جب وہ 2017-18 میں 6.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ اور سی ایم آئی ای کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق اب یہ شرح دگنی ہو چکی ہے۔ ", "رواں برس کے آغاز کے بعد سے ڈھائی کروڑ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں اور مزید ساڑھے سات کروڑ انڈین افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ ", "تحقیقی ادارے پیو ریسرچ کے مطابق غربت کا شکار ہونے والوں میں سے ایک تہائی انڈیا کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تھے جنھوں نے گذشتہ کئی دہائیوں میں انڈیا میں ہونے والی معاشی ترقی کی بنا پر اپنے معاشی حالات کو بہتر بنایا تھا۔ ", "اجیت رنادے کے مطابق انڈین معیشت کو سالانہ کم از کم دو کروڑ نئی نوکریوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن نریندر مودی کی حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔", "گذشتہ ایک دہائی میں انڈیا سالانہ صرف 43 لاکھ نوکریاں پیش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ", "انڈیا کی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا", "وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک بڑا مشن تھا کہ وہ ’میک ان انڈیا‘ یعنی انڈیا میں بنائی گئی مصنوعات کے فروغ کو ترجیح دیں گے اور انڈیا کو عالمی طور پر ایک ایسے طاقتور ملک کے طور پر پیش کریں گے جہاں سرخ فیتے یعنی سرکاری اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جائے گا اور ملک کو برآمدات کا مرکز بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ", "نریندر مودی کا مقصد تھا کہ وہ ملک میں صنعت و حرفت یعنی مینوفیکچرنگ کے شعبے کو اتنی وسعت دیں کہ وہ جی ڈی پی کا 25 فیصد حصہ بن جائے۔ لیکن حکومت میں سات برس رہنے کے بعد یہ حصہ 15 فیصد سے زیادہ بڑھ نہیں سکا ہے۔ ", "اس سے بھی زیادہ بری خبر سینٹر فار اکنامک ڈیٹا اینڈ انالسسز کی جانب سے کی گئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں آدھی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں۔ ", "انڈیا کی برآمدات گذشتہ ایک دہائی سے تین سو ارب ڈالر سے بڑھ نہیں سکی ہیں۔ ", "نہ صرف ان میں اضافہ نہیں ہوا ہے، بلکہ نریندر مودی کے دور میں انڈیا بنگلہ دیش جیسے علاقائی حریفوں کے ہاتھوں مارکیٹ شئیر بھی ہار رہا ہے۔ ", "بنگلہ دیش جس نے برآمدات پر توجہ دے کر قومی شرح نمو میں تیزی سے اضافہ کیا ہے، اُن کی خاص توجہ ملک کی گارمنٹس کی صنعت پر تھی۔ ", "لیکن دوسری جانب نریندر مودی کی حکومت میں انفراسٹرکچر کی تعمیرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ", "ان کے دور حکومت میں یومیہ اوسطاً 36 کلومیٹر روڈ تعمیر ہو رہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں میں یہ اوسط آٹھ سے 11 کلومیٹر یومیہ تھی۔ ", "معاشی ماہرین نے مودی حکومت کی جانب سے چند ایسے عوامی فیصلوں کی بھی تائید کی جن میں ملک بھر میں بیت الخلا کی تعمیر کرنا، اور غریبوں کے لیے بہت کم نرخ پر گیس اور پانی فراہم کرنا اور گھروں کے لیے قرضے دینا شامل ہے۔ ", "لیکن اخراجات میں اضافے اور ٹیکسز کی مد میں آمدنی نہ آنے کی وجہ سے ماہر معیشت انڈیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کے بارے میں پریشان ہیں۔ ", "باضابطہ معیشت میں لوگوں کی شمولیت", "نریندر مودی کے دور میں ایک بڑا کام ان کی حکومت نے یہ کیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی میں عالمی طور پر ایک بڑی قوت بن کر سامنے آیا ہے۔ ان کی ’جن دھن سکیم‘ کی مدد سے ملک میں لاکھوں غریب خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس بنانے کی سہولت میسر ہوئی ہے۔ ", "ماہرین کہتے ہیں کہ یہ درست سمت کی جانب سے ایک بڑا اہم قدم ہے۔ ", "صحت پر اخراجات نہیں کیے جا رہے", "معاشی ماہر ریتیکا کھیرا کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اس حکومت نے بھی صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا ہے۔", "ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترجیح تیسری سطح کی صحت کی صورتحال پر ہے بجائے پرائمری درجے پر کام کرنے کے۔ ", "ریتیکا کہتی ہیں کہ یہ امریکی ماڈل ہے جو کہ نہایت مہنگا ہے اور اس میں مجموعی طور پر عوامی صحت بھی بہتر نہیں ہوتی۔ ", "ابھی بھی بڑی تعداد میں لوگ زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں", "انڈیا میں وہ لوگ جو نوکری کرنے کی عمر تک پہنچ چکے ہیں ان میں سے نصف سے زیادہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں لیکن یہ شعبہ جی ڈی پی میں زیادہ حصہ نہیں دے پا رہا۔", "تقریباً ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ انڈیا کا زرعی شعبہ اصلاحات کا متقاضی ہے۔ مارکیٹ نواز قوانین کو گذشتہ برس منظور کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ہونے والے احتجاج کے باعث وہ سلسلہ آگے نہیں بڑھا کیونکہ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی آمدنی میں کمی ہو گی۔ ", "نریندر مودی نے عہد کیا تھا کہ کسانوں کی آمدنی دگنی ہو جائے گی۔ ", "ماہرین کہتے ہیں کہ ان اصلاحات سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہو گا اور حکومت کو اس شعبے کو سودمند بنانے کے لیے زیادہ خرچہ کرنا ہو گا تاکہ یہ زیادہ منافع بخش بن سکے۔ ", "ڈیٹا: کیئرن لوبو", "چارٹس: شاداب نظمی"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cyxr5v5ndvzo", "summary": "اس وقت چین کی معیشت میں کئی شگاف نظر آ رہے ہیں۔ چین میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے اور کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال اقتصادی پیداوار کے لحاظ سے چین باقی ایشیائی ممالک سے پیچھے رہ جائے گا۔", "id": "cyxr5v5ndvzo", "article": ["جب چین کے صدر شی جن پنگ گذشتہ ماہ کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کی تقریب کے دوران سٹیج پر پہنچے تو ہال تالیوں کے شورسے گونج اٹھا۔", "شی جن پنگ ریکارڈ تیسری بارچین کے سپریم لیڈرمنتخب ہوئے ہیں۔ انھوں نے اس موقعے پرتقریب میں موجود دو ہزار سے زائد لوگوں کا ان کے ساتھ وفاداری اور ان پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔", "تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل خطاب کے دوران انھوں نے اپنی پالیسیوں کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ ملک کی معاشی حالت میں بہتری اُن کی ترجیحات میں شامل ہے۔", "شی جن پنگ نے کہا کہ ’ہم ایک اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ مارکیٹ پر مبنی معیشت بنائیں گے۔ ہمیں چین کے بنیادی اقتصادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔ ہمیں سرکاری شعبے کو مضبوط کرنا ہے اور غیر سرکاری شعبے کی بھی مدد کرنا ہے۔‘", "اس وقت چین کی معیشت میں کئی شگاف نظر آ رہے ہیں۔ چین میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے اور کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال اقتصادی پیداوار کے لحاظ سے چین باقی ایشیائی ممالک سے پیچھے رہ جائے گا۔", "یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا چین کی معیشت واقعی مشکل میں ہے؟ بی بی سی نے اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے چند ماہرین سے بات کی ہے۔", "تقریباً 50 سال پہلے چین انتشار کے دور سے گزر رہا تھا۔ اور چین کے اس وقت کے رہنما ماؤزے تنگ ثقافتی انقلاب کے ذریعے سرمایہ داری کے باقی ماندہ نشانات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔", "لیکن سنہ 1976 میں ماؤزے تنگ کی موت نے چین کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔", "چیٹہم ہاؤس میں چین کے امور کی سینیئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر یوجیا بتاتی ہیں کہ ماؤ کے جانشین ڈینگ ژیاؤ پنگ نے ملک کو ایک نئی راہ پر گامزن کیا اور مارکیٹ پاورکے لیے ملک کے دروازے کھولے۔", "ڈاکٹر یوجیا کا کہنا ہے کہ ’یہ چین کے لیے اہم موڑ تھا۔ 10 سال کے بعد انھیں لگا کہ ملک جس طرح ماؤ کی قیادت میں چل رہا تھا، وہ اسی راہ پر چلنا جاری نہیں رکھ سکتا۔ چنانچہ انھوں نے چین کے بازار اور معیشت کی رفتار پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے ساتھ ہی اصلاحات کی شروعات کی۔", "صدیوں پہلے چین دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہوا کرتا تھا اور اب اس کا اسی راستے پر آگے بڑھنے کا ارادہ تھا۔ اصلاحات کے تحت کئی سرکاری کمپنیاں فروخت کر دی گئیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔", "یوجیا بتاتی ہیں کہ چین کا ہر صوبہ نجی کمپنیوں کو پرکشش شرائط پر قرض فراہم کر رہا تھا۔ اور اس کے ساتھ ہی چین کی لیبر فورس یا افرادی قوت بھی دنیا کو دستیاب تھی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "چین میں یونیورسٹیوں کا آغاز کیا گیا جو کہ تاریخی طور پر دانشوروں اور تعلیم یافتہ افراد کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ گویا کچھ نیا سیکھنے اور کرنے کے کلچر کو دوسرا جنم ملا۔ مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی اور صنعت کے میدان میں تیزی سے ترقی ہوئی۔ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح دنیا میں سب سے تیز رفتار رہی۔", "ڈاکٹر یوجیا کا کہنا ہے کہ ’اس وقت صرف نظریے اور قیادت کے ساتھ وفاداری ظاہر کرنے کی بات نہیں تھی۔ میرے خیال میں لوگوں نے اپنی معاشی خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔ آج چین میں جتنے بھی ارب پتی ہیں وہ ایک ہی نسل سے ہیں اور انھوں نے اسی وقت نجی شعبے یا کاروبار کا رخ کیا تھا جب وہاں تبدیلی شروع ہوئی تھی۔‘", "چین نے 2001 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے برآمدات کو فروغ ملا۔ ٹرانسپورٹ کا ایک نیٹ ورک بنایا گیا تاکہ سامان کی ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں آسانی سے ترسیل کی جا سکے۔", "ڈاکٹر یوجیا بتاتی ہیں کہ ’انھوں (چین) نے محسوس کیا کہ مینوفیکچرنگ کا گڑھ ہونے کے ناطے، آپ کے پاس مناسب انفراسٹرکچر ہونا ضروری ہے۔ اچھی ہائی ویز، کافی تعداد میں ہوائی اڈے اور اس طرح کی دیگر سہولیات ضروری ہیں۔ اسی طرح چین کو دنیا کی فیکٹری کا درجہ مل سکتا ہے۔‘", "معیشت کی ترقی کے ساتھ ہی چین کے لوگوں کی زندگی بدلنے لگی۔ انھوں نے مزید پیسے بچانا شروع کر دیے اور سرمایہ کاری کے محفوظ ذرائع کی طرف دیکھنا شروع کر دیا۔", "ڈاکٹر یوجیا نے کہا کہ ’سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ آتا تھا۔ اس وقت پراپرٹی کا شعبہ بہتر منافع کی ضمانت دے رہا تھا۔ اس لیے لوگوں نے بچت اور سرمایہ کاری کے لیے ہاؤسنگ مارکیٹ کا رخ کیا۔ پراپرٹی سیکٹر پیسہ کمانے کا ایک آسان شعبہ لگنے لگا تھا۔‘", "فی الحال چین کے عوام کی گھریلو بچت کا تقریباً 70 فیصد ریئل اسٹیٹ میں لگا ہوا ہے۔ پراپرٹی مارکیٹ چینی معیشت کا ایک تہائی حصہ ہے۔ لیکن اب اس میں بہت سی خامیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔", "چین کے ہینگ سینگ بینک کی چیف اکانومسٹ ڈین وانگ کہتی ہیں کہ ’جب ہم گذشتہ دہائی میں چین کی ترقی پر نظر ڈالتے ہیں تو اس کے پس پشت گھروں کی تعمیر نظر آتی ہے۔ اس میں رہائشی اور تجارتی دونوں طرح کی عمارتوں کی تعمیر بھی شامل تھی۔‘", "ڈین کا کہنا ہے کہ 2000 سے 2010 کے درمیان چین میں شہری گھروں کی قیمت تقریباً دگنی ہو گئی۔ اس وقت سرمایہ کاری کرنے والوں نے زندگی بھر کے لیے دولت جمع کر لی۔", "اقتصادی ترقی کے ساتھ چین میں متوسط ​​طبقے کے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ بہت سے لوگ شہروں میں رہنے چلے گئے۔ پراپرٹی ڈویلپرز نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔ لیکن سب کچھ خواہش کے مطابق نہیں ہوا۔", "ڈین وانگ بتاتی ہیں کہ ’چین میں دو طرح کے نظام ہیں۔ ایک بڑے شہروں کی ہاؤسنگ مارکیٹ ہے۔ وہاں اثاثے محفوظ سمجھے جاتے ہیں کیونکہ معاشی ترقی کی شرح اور بین الاقوامی ماحول سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، وہاں قیمتیں بڑھتی رہتی ہیں۔ اب بھی بیجنگ اور شنگھائی جیسے شہروں میں ہاؤسنگ مارکیٹ بہت اچھی حالت میں ہے۔ لیکن جب آپ ان بڑے شہروں سے باہر جاتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ چھوٹے شہروں میں تعمیر کیے جانے والے گھروں کی تعداد سے کہیں کم مانگ ہے۔‘", "چین میں بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں بڑی تعداد میں گھر تو بنائے گئے ہیں لیکن وہ سب کبھی آباد نہیں ہو سکے۔ درحقیقت 2008 کے معاشی بحران کے دوران چینی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر بڑی رقم خرچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ حکومت کا مقصد بڑے پیمانے پر ملازمتیں پیدا کرنا تھا۔", "مقامی حکومتوں کو پیسوں کی ضرورت تھی اور ایسا کرنے کا واحد طریقہ سرکاری زمین کی فروخت تھا۔", "پھر کیا تھا، پراپرٹی ڈویلپرز کے درمیان زمین خریدنے کا مقابلہ شروع ہو گيا۔ گھر بنانے کے لیے پیسے کی ضرورت تھی۔ ایسے میں انھوں نے گھر کے ممکنہ خریداروں سے کہا کہ وہ شروع میں کچھ رقم دیں۔ خریدار اس کے لیے تیار تھے۔", "ڈین وانگ کہتی ہیں کہ ’پری پیڈ سکیم کو منتخب کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ اس میں گھر سستے ملتے ہیں۔ جب مارکیٹ میں پہلے سے تعمیر شدہ مکانات دستیاب ہوتے ہیں، تو خریداروں کو زیادہ پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ پھر وہ ڈاون پیمنٹ ادا کرنے کے لیے دباؤ میں رہتے ہیں۔ پری پیڈ سکیم پچھلے 10 برسوں سے کامیاب رہی ہے۔ اس نے رئیل سٹیٹ ڈویلپرز کو سستے گھر بنانے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کیے ہیں۔‘", "لیکن جیسے جیسے چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اضافہ ہوتا گیا ڈویلپرز نے فنڈز حاصل کرنے کے لیے دیگر ذرائع کو دیکھنا شروع کیا۔ اس نے بڑے پیمانے پر قرضے لینے شروع کر دیے۔ پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق سال 2020 کے دوران جائیداد میں براہ راست سرمایہ کاری دس کھرب ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔", "چینی حکومت کو فکر ہونے لگی کہ قرضوں کا پہاڑ سر پر ٹوٹ سکتا ہے اور اس نے مداخلت کا فیصلہ کیا۔ ڈویلپرز کو قرض لینے کی رفتار کم کرنے کے لیے کہا گیا اور بینکوں پر بھی دباؤ ڈالا گیا۔", "ڈین وانگ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس بہت تیزی سے نقدی ختم ہونے لگی۔ اب جو مسائل درپیش ہیں وہ انتظامیہ کی انتہائی سختی کی وجہ سے ہیں۔", "چین میں لاکھوں اپارٹمنٹس بنانے والے پراپرٹی ڈیویلپر ایورگرینڈ کا اس سختی کے دور میں برا حال ہو گیا ہے۔ اس پر 300 ارب ڈالر کا قرض ہے۔ یہ اثر صرف ایورگرانڈ تک محدود نہیں رہا۔ پراپرٹی سیکٹر کو دیے گئے کل قرضوں میں سے ایک تہائی کو ’بیڈ لون‘ قرار دیا گیا ہے۔", "ڈین وانگ کا کہنا ہے کہ ’ہم کہہ سکتے ہیں کہ چین میں 100 ٹاپ ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز میں سے تقریباً 60 ڈیفالٹر ہو چکے ہیں اور باقی 40 بھی جلد ہی ڈیفالٹر ہو سکتے ہیں۔ اس بات کے پیش نظر گھر کے خریدار ایک قسم کی غیر اطمینان بخش حالت میں ہیں۔ بہت سے لوگ معاہدے سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ جن لوگوں نے ادائیگی کی ہے وہ اپنے سرمائے کی ضمانت اور تحفظ چاہتے ہیں۔‘", "صرف بینکوں کو ہی خطرہ نہیں ہے بلکہ جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بھی ایک نئے قسم کا خطرہ ہے۔ ڈین وانگ کا کہنا ہے کہ چین میں لوگوں کا خیال تھا کہ پراپرٹی مارکیٹ ہمیشہ اوپر جائے گی لیکن اب لوگوں میں یہ یقین پیدا ہونے لگا ہے کہ ہاؤسنگ مارکیٹ کے اچھے دن ختم ہو چکے ہیں۔", "یہ بھی پڑھیے", "آکسفورڈ یونیورسٹی میں چائنا سینٹر کے ریسرچ ایسوسی ایٹ جارج میگنس کہتے ہیں کہ ’چین کی ترقی ایک منفرد مسئلہ ہے۔ کوئی بھی ملک ہمیشہ دو ہندسوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔‘", "جارج میگنس نے ایک کتاب ’ریڈ فلیگس، وھائی شیز چائنا از ان جیپارڈی؟‘ لکھی ہے۔", "عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ رواں سال چینی معیشت کی ترقی کی شرح باقی ایشیا پیسفک خطے کے ممالک سے پیچھے رہے گی۔ اور ایسا 30 سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ہو گا۔", "جارج بتاتے ہیں کہ چین کی معیشت بہت سے مسائل سے نبرد آزما ہے، لیکن ان میں سب سے اہم انسانی حقوق اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے مغربی ممالک کے ساتھ دوری ہے۔", "جارج میگنس بتاتے ہیں کہ ’چین کے لیے، تجارت اور پابندیوں کے معاملے میں بیرونی عوامل بہت پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ قومی سلامتی کے مسائل، صوبہ سنکیانگ میں لوگوں کے ساتھ سلوک کا مسئلہ، ہانگ کانگ، ایشیا اور جنوبی بحیرہ چین میں تائیوان کے متعلق دوسرے ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل جیسی بہت سی چیزیں تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے چین کے امکانات کو متاثر کر رہی ہیں۔‘", "جارج کا کہنا ہے کہ چین نے باقی دنیا کے ساتھ کاروباری روابط جوڑ کر اقتصادی ترقی حاصل کی اور اب وہ ان رابطوں کو منقطع کر رہا ہے۔ امریکہ اور دیگر ممالک بھی اسے الگ کر رہے ہیں۔", "چینی رہنما شی جن پنگ نے پارٹی کی حالیہ کانگریس میں کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔ بلکہ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عندیہ دیا۔", "انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ سیاسی اہداف اور پارٹی سے وابستگی ان کے لیے معیشت کی صحت سے زیادہ اہم ہے۔", "اس کی ایک مثال سنہ 2019 میں نظر آچکی ہے۔ پھر چین کے امیر ترین شخص جیک ما نے حکومت پر کھل کر تنقید کی تھی۔ چند دنوں کے بعد وہ پراسرار طور پر غائب ہو گئے۔ کئی مہینوں کے بعد وہ پھر سامنے آئے اور اس کے بعد سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔", "چینی تاجر جیک ما", "جارج میگنس کہتے ہیں: ’میرے خیال میں یہ لوگوں، کمپنیوں اور کاروباری افراد پر دباؤ ڈالنے کا ایک طریقہ ہے۔ ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ خود کو قابو میں رکھیں اور پارٹی کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ میرے خیال میں یہ دشمنوں کو جیل میں ڈالنے سے زیادہ بہتر طریقہ ہے۔‘", "کووڈ کی پابندیوں نے بھی مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ رواں سال حکومت نے 100 سے زائد شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا۔", "جارج میگنس کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک دلچسپ صورتحال ہے۔ چین کی جانب سے صفر کووڈ پالیسی کو ترک نہ کرنے کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی عوام کی صحت ہے۔ ان کے پاس سنہ 2024 یا 2025 تک اپنی ایم آر این اے ویکسین نہیں ہو گی۔ ", "دوسری وجہ سماجی کنٹرول ہے۔ حکومت لوگوں کو باندھ کر رکھنا چاہتی ہے۔ زیرو کووڈ پالیسی کے تحت لوگوں کو کنٹرول کرنے کا موقع ملا  ہے۔‘", "چین کے معاشی انتظام کے بارے میں ایک اور نکتہ ہے جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور وہ اجتماعی خوشحالی ہے۔ اس خیال کو سنہ 2021 کے وسط میں آگے بڑھایا گیا تھا۔ اس کا مقصد چینی وسائل کا ایک بڑا حصہ غریبوں تک پہنچانا تھا۔", "تاہم جارج کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔", "یونیورسٹی آف ٹینیسی میں سپلائی چین مینجمنٹ کی کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر سارہ سو کہتی ہیں کہ ’میرے خیال میں چینی معیشت کو اپنی ایک راہ متعین کرنی ہو گی۔ اقتصادی ترقی میں سست روی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ قرضوں کے جال نے پورے نظام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اور یہ ایک پائیدار منظر نامہ نہیں ہے۔‘", "آگے بڑھنے کی راہ میں پہلی رکاوٹ مقامی حکومتوں کے بھاری قرضے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جب پراپرٹی سیکٹر کی بڑی کمپنی ایورگرانڈ نے کہا کہ وہ واجبات ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تومعیشت کا اعتماد متزلزل ہو گیا۔", "سارہ سو کا کہنا ہے کہ ’غیر ملکی سرمایہ کار اس وقت حیران رہ گئے جب بانڈز ڈیفالٹ ہونے لگے۔ یہ ریئل سٹیٹ سیکٹر کے بانڈز تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ انھیں حکومت کی گارنٹی حاصل ہے۔ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ حکومت یہ قرض واپس کر دے گی کیونکہ اس کے پیچھے ایک گارنٹی موجود تھی۔ لیکن انھوں نے بانڈ ڈیفالٹ ہونے پر ادائیگی نہیں کی۔ میرے خیال میں یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک جھٹکا تھا۔‘", "سارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ مالی بحران کی وجہ سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ وہ پراپرٹی کی گرتی ہوئی قیمتوں سے بھی پریشان ہیں۔ لوگوں کو ڈر ہے کہ جو رقم انھوں نے جائیداد میں لگائی ہے وہ بھی ڈوب سکتی ہے۔ اب وہ اپنی بچت میں اضافہ کریں گے اور اتنی رقم خرچ نہیں کریں گے۔", "مسائل یہیں ختم نہیں ہوتے۔ بے روزگاری بھی اپنے عروج پر ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے اپنا خرچ بھی کم کر دیا ہے۔ وہ قیمتیں کم ہونے تک انتظار کرنا چاہتے ہیں۔", "سارہ سو کہتی ہیں کہ ’میرے خیال میں چین میں افراط زر کی شرح کم ہے۔ بلکہ کئی جگہوں پر قیمتیں پہلے سے بھی کم ہیں۔ جیسا کہ مغربی ممالک میں دیکھا جاتا ہے، چین میں صورتحال اس کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ کیونکہ وہاں مانگ ہی نہیں۔‘", "اب سوال یہ ہے کہ صدر شی جن پنگ کا مستقبل کا کیا منصوبہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ چین میں سیاسی کنٹرول اور معیشت کو پھلنے پھولنے کے لیے درکار آزادی کے درمیان عدم توازن ہے۔", "سارہ سو کہتی ہیں: ’میرے خیال میں یہ ایک مشکل صورتحال ہے۔ ماضی میں لوگ معاشی ترقی کی وجہ سے نسبتاً مطمئن تھے۔ اب معیشت شاید ہی کہیں چمک دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ چین ترقی کرتا رہے گا۔ خاص طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں۔ چین کے پاس نئی ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت، بلاک چین، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا کے شعبے میں مہارت ہے۔ اس لیے وہ ان شعبوں میں ترقی کرتا رہے گا۔‘", "اسی سوال پر واپس آتے ہیں کہ کیا چینی معیشت مشکل میں ہے؟", "یہ واضح ہے کہ چین میں ترقی کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ ملکی معیشت کا قرضہ دگنا سے بھی بڑھ چکا ہے۔", "معاشی لبرلائزیشن سے خوشحالی کا راستہ کھل سکتا ہے۔ اس کے لیے صدر شی جن پنگ کو ڈی کنٹرول کرنا پڑے گا لیکن ان کے کام کرنے کا انداز بتاتا ہے کہ اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔", "معیشت کی مشکلات بڑھیں گی یا کم ہوں گی، اس کا فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ کیا چین قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو سنبھال پائے گا یا نہیں۔", "فی الوقت ایسا لگتا ہے کہ تیز رفتار ترقی کے دن ختم ہو چکے ہیں اور ایک تاریک دور شروع ہو گیا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c168eyw38k5o", "summary": "کلیئر لومس کا اگرچہ چھاتی سے نچلہ حصہ شل ہے مگرپھر بھی انھوں نے اپنی اس معذوری کو مجبوری یا محرومی نہیں بننے دیا۔ کلیئر کی نظر نئے نئے ریکارڈ بنانے پر ہے۔ انھوں سپر بائیک 80 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے چلا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ", "id": "c168eyw38k5o", "article": ["کلیئر لومس کا اگرچہ چھاتی سے نچلہ حصہ شل ہے مگرپھر بھی انھوں نے اپنی اس معذوری کو مجبوری یا محرومی نہیں بننے دیا۔ کلیئر کی نظر نئے نئے ریکارڈ بنانے پر ہے۔ انھوں نے سپر بائیک 80 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے چلا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ", "کلیئر کا کہنا ہے کہ سپر بائیک کی دوڑ میں حصہ لینے سے وہ ’آزاد‘ محسوس کرتی ہیں۔", "کلیئر لومس سنہ 2007 میں گھڑ سواری کے ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد سے چل پھر نہیں سکتی ہیں۔ ", "تاہم وہ ہفتے کے روز شمالی آئرلینڈ میں نارتھ ویسٹ این ڈبلیو 200 کورس میں 128 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے بائیک دوڑا کر اس ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ", "لیسٹر شائر کے میلٹن موبرے سے تعلق رکھنے والی کلیئر لومس نے کہا کہ انھوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا کر پائیں گی۔", " 43 برس کی کلئیر نے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ایک خاص طرح سے ڈیزائن کردہ سپر بائیک کا استعمال کیا، جو ان کے جسم کے لیے موزوں تھا۔ ", "کلیئر نے کہا کہ ’یہ ایک حیرت انگیز احساس تھا۔ جب میں اپنے حادثے کے بعد ہسپتال میں پڑی تھی تو میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسا کچھ بھی کر سکوں گی۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ان کے مطابق ’میں بہت گھبرائی ہوئی تھی اور ہدف کی طرف بڑھنے میں ابھی خاصا وقت درکار تھا۔ ", "’جب میں ریس میں آگے بڑھ رہی تھی تو ایک سرخ مگر بے سود جھنڈا ہی ہر طرف لہرا رہا تھا۔", "ان کے مطابق ’میں اپنے سینے کے نیچے کچھ محسوس نہیں کر سکتی تھی لیکن اپنے پیٹ میں ایک خوف کی کیفیت محسوس کر سکتی تھی۔ ", "کلیئر کے مطابق ’جب میں 84 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر آگے بڑھ رہی تھی تو اس سے مجھے آزادی کا احساس ہوا۔‘", "ان کے مطابق ’مجھے ایک لمحے میں ہی لگا کہ یہ اب میرا مشغلہ بن چکا ہے۔‘", "کلئیر لومس، جن کی گھڑ سواری کے حادثے میں پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے، گردن اور کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی نے ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’نکولس سپنائنل انجری فاؤنڈیشن‘ کے لیے 4400 پاؤنڈ سے زائد کے عطیات جمع کیے۔ ", "یہ تنظیم ریڑھ کی ہڈی کے زخم سے ہونے والی معذوری کے علاج پر تحقیق کر رہی ہے۔", "این ڈبلیو 200 کے منتظم مروین وائٹ نے پہلے اس موقعے پر یہ کہا تھا کہ ’کلیئر نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔‘", "’ان کا عزم اور ہمت ہر ایک میں جذبہ پیدا کرتا ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv20zerpjp2o", "summary": "اس تحریر میں ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان سے رینکنگ میں کئی درجہ نیچے موجود افغانستان کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا میچ ’سیاسی‘ کیسے بنا؟", "id": "cv20zerpjp2o", "article": ["افغانستان سے گذشتہ روز ایک بڑی شکست کے بعد جہاں پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹیم کی ناقص فیلڈنگ، بولنگ اور بابر اعظم کی کپتانی زیرِ بحث ہیں وہیں ابراہیم زدران کے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے موقع پر دیے گئے بیان پر بھی بحث ہو رہی ہے۔ ", "ابراہیم زدران نے یہ ایوارڈ ان افغان پناہ گزینوں کے نام کیا ’جنھیں پاکستان سے واپس افغانسان بھیجا جا رہا ہے۔‘ زدران نے گذشتہ روز 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور ان کی اننگز نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔", "پاکستان میں ایک عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور یہاں تک کہ معاشی بحران، خصوصاً ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کی مبینہ ذمہ داری افغانستان پر آتی ہے۔", "ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ افغان شہری رہتے ہیں اور گذشتہ جمعے کو پاکستان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اب تک 52 ہزار افغان مرد، خواتین اور بچے واپس جا چکے ہیں۔", "گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ایک ایسا ’ٹاکرا‘ بن گیا ہے جو ایک ایسی سنسنی خیز ایکشن فلم جیسا بن چکا ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ دلچسپ ہوتی جا رہی ہے اور وقت کے ساتھ اس نے سیاسی حیثیت بھی اختیار کر لی ہے۔", "ان میچوں سے پہلے عموماً پاکستانی مداحوں کی بے چینی عیاں ہوتی ہے، یہ وہ موقع ہوتا ہے جب آئی سی سی کی درجہ بندیاں اور اعداد و شمار کچھ زیادہ معنی نہیں رکھتے۔ جیسے یہ کہ پاکستان ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور افغانستان نویں اور یہ کہ پاکستان کو افغانستان نے کل سے پہلے ون ڈے کرکٹ میں کبھی شکست نہیں دی تھی۔", "سنہ 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کا گروپ میچ ہو، سنہ 2022 کے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ یا سنہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا گروپ میچ سب ہی میں معاملات اس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ شکست یقینی نظر آ رہی تھی۔ ", "تاہم کل ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار شکست دی تو جہاں افغان ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جانے لگی اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا وہیں ابراہیم زدران کا یہ بیان بھی گردش کرنے لگا۔", "خیال رہے کہ پاکستان افغانستان میچ ورلڈ کپ سے کئی ماہ قبل اس وقت زیرِ بحث آیا تھا جب پی سی بی کی جانب سے اس کے شیڈول میں تبدیلی کی غیر معمولی درخواست کی گئی تھی۔ یہ میچ گراؤنڈ کے اندر ہونے والے واقعات کے ساتھ ساتھ اس سے باہر ہونے والے جھگڑوں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کے باعث بھی خاصا بدنام ہے۔", "سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ابراہیم زدران کا حق تھا کہ وہ اپنے ملک کے باشندوں کے بارے میں بات کریں تاہم کچھ لوگوں کے خیال میں انھیں میدان میں جا کر ایک سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔", "اس تحریر میں ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان سے رینکنگ میں کئی درجہ نیچے موجود افغانستان کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا میچ ’سیاسی‘ کیسے بنا؟", "اس تحریر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی سے آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف میچوں کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی جس کے باعث وہ دونوں میچوں میں ’فیورٹ‘ بن جائے گا۔", "پی سی بی اور آئی سی سی کی اس لیکڈ بات چیت سے عام تاثر یہ ملا کہ پاکستان چنئی میں افغانستان سے اس لیے کھیلنے سے خائف ہے کیونکہ چنئی کی پچ سپنرز کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے اور افغان سپنرز جو کہ آئی پی ایل کے دوران بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔", "خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں افغانستان نے شارجہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ ان میچوں کے دوران یوں تو پاکستان نے اپنے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا تھا لیکن سپنرز کو مدد دینے والی ان کنڈیشنز میں افغان بولرز نمایاں طور پر حاوی نظر آئے تھے۔", "انھوں نے کہا کہ ’ہماری آئی سی سی سے اس بارے میں ہونے والی گفتگو لیک ہو گئی جس کے باعث ایک غلط تاثر گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘", "80 کی دہائی کے اواخر میں جب افغانستان اس وقت کی دو سپر پاورز امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان ایک فیصلہ کن جنگ کا میدان بنا تو اس دوران اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان سے 30 لاکھ کے قریب افغان پناہ گزین پاکستان منتقل ہوئے۔ ", "افغان کرکٹ کی تاریخ لکھنے والے اکثر افراد کے مطابق افغانستان میں کرکٹ کی بینیاد انھی پناہ گزین کیمپوں میں رکھی گئی تھی۔ وقت کے ساتھ جب افغانستان میں کرکٹ کا ڈھانچا بہتر ہونے لگا تو پاکستان سے متعدد کوچز نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی جن میں کبیر خان اور انضمام الحق شامل ہیں۔ ", "’یہ تو آج تک واضح نہیں ہو سکا کہ کابل دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا مگر یہ حقیقت ہے کہ جیسے ممبئی حملوں نے پاکستان انڈیا تعلقات کی سمت بدل دی تھی، ویسے ہی کابل دھماکے نے بھی پاک افغان کرکٹ تعلقات کا رخ موڑ دیا اور ہمہ وقت پی سی بی کے احسانات کا دم بھرنے والی افغان کرکٹ دوطرفہ رقابت کی اس سطح پہ آن پہنچی جہاں پہنچتے پہنچتے پاکستان انڈیا کرکٹ کو دہائیوں کا سفر طے کرنا پڑا تھا۔‘", "اس کے بعد سے اب جب بھی افغانستان اور پاکستان کا میچ ہوتا ہے تو صورتحال گراؤنڈ یا گراؤنڈ سے باہر کشیدہ رہنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر افغانستان کی انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان میں چلنے والے ٹرینڈز میں افغان کھلاڑیوں کو مختلف القابات سے نوازا جاتا رہا ہے۔", "ایسا ہی سنہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ہوا تھا۔ اس سے چند ہی ماہ قبل افغانستان میں طالبان دوبارہ کنٹرول سنبھال چکے تھے اور پاکستان کے اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کو کابل میں اسی دوران دورہ کرتے دیکھا گیا تھا۔", "طالبان کے ملک پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو ملک چھوڑنا پڑا تھا اور اس ساری صورتحال میں پاکستان کے کردار پر طالبان مخالف افراد کی جانب سے خاصی تنقید کی جاتی رہی ہے۔", "تاہم کرکٹ کے میدان پر صورتحال نے سنہ 2022 میں اس وقت طول پکڑا تھا جب ایشیا کپ کے ایک میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔", "اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنائے تھے جواب میں پاکستان کے 119 رنز پر نو کھلاڑی 19ویں اوور کے اختتام پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ نویں وکٹ آصف علی کی ہی گری تھی اور انھیں آؤٹ کرنے کے بعد فرید احمد نے جب جشن منایا تو بات تلخ کلامی سے ہاتھ پائی تک پہنچی۔ ", "اس کے بعد نسیم شاہ کی جانب سے دو یادگار چھکے مارے گئے اور پاکستان یہ میچ آخری اوور میں ایک وکٹ سے جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔ اس میچ کے بعد بھی شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد شارجہ میں انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔ ", "یہی صورتحال حالیہ پاکستان افغانستان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھی دیکھنے کو ملی تھی جب پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے اور شاداب خان کو نان سٹرائکر اینڈ پر فضل الحق فاروقی کی جانب سے رن آؤٹ کر دیا گیا تھا۔ ", "ایسے میں ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ تاہم گذشتہ روز پاکستان کے پاس نسیم شاہ کی خدمات بھی موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ ایشیا کپ میں انجری کا شکار ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔", "تاہم جو بھی ہو، پاکستان اور افغانستان کے درمیان آنے والے سالوں میں مقابلے ہمیشہ کی طرح دلچسپ رہیں گے اور ان پر گراؤنڈ میں ہونے والے واقعات کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ سے باہر ہونے والے واقعات بھی اثرانداز ہوتے رہیں گے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c972ljg7612o", "summary": "سحرش رضا نے اپنی کمپنی پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ’مجھے بہت باتیں سننے کو ملیں کہ تم لنڈا بیچ رہی ہو اور زیادہ تر خواتین یہ کہتی تھیں کہ میں تو کبھی کسی کی اترن نہیں پہنوں گی۔‘", "id": "c972ljg7612o", "article": ["اکثر خواتین کو آپ نے یہ گلہ کرتے ضرور سنا ہو گا کہ ’ہمارے پاس تو کپڑے ہی نہیں ہیں پہننے کے لیے‘ جبکہ یہ پریشانی اس وقت خواتین کے لیے زیادہ بڑھ جاتی ہے جب انھیں کسی تقریب میں شرکت کرنی ہو۔", " اس شرکت سے پہلے تیاری کے مرحلے میں الماری کا دروازہ کھلتا ہے تو اکثر خواتین کے منھ سے یہ سوال بھی نکلتا ہے کہ ’میں کیا پہنوں؟‘ ", "گھر والوں سے مانگے جانے والا یہ مشورہ چند ہی لمحوں میں اس شکایت پر ختم ہو جاتا ہے کہ کچھ نیا نہیں ہے پہننے کو۔ چاہے گھر والے ہزار کوششیں کر لیں انھیں قائل کرنے کی کہ الماری تو کپڑوں سے بھری ہوئی ہے۔", "یہی نہیں عموماً خواتین کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ ’کپڑوں اور جوتوں پر اتنے پیسے مت ضائع کیا کرو۔‘", "کچھ خواتین اس مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے کپڑے، جوتوں اور دیگر چیزوں کی خریداری جاری رکھتی ہیں تو دوسری جانب خواتین کی ایسی تعداد بھی موجود ہے جو کپڑوں سے بھری الماری کو خالی کرنے میں کامیاب بھی ہوتی ہیں اور پرانے کپڑوں کو بیچ کر ان سے پیسے بھی کما رہی ہیں۔ ", "پری لوّڈ یعنی استعمال شدہ کپڑے جوتے یا کسی بھی ایسی چیز کو کہا جاتا ہے جو آپ کے خریدنے سے پہلے کسی شخص کے استعمال میں رہی ہوں اور وہ اس کی پسندیدہ بھی رہی ہوں۔", "پچھلے چند برسوں میں پری لووڈ کپڑوں کی خریدو فروخت کا رجحان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اور جب سے سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے تب سے خواتین کے لیے ان کی خرید و فروخت کا عمل بھی آسان ہو گیا ہے۔", "اب سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایک چیز پہلے سے ہی کسی شخص کی پسندیدہ ہے تو وہ اسے بیچتا کیوں ہے؟ ", "یہ سوال ہم نے ایسی خواتین کے سامنے رکھا جو ان کپڑوں کو بیچتی ہیں۔", "سمانہ عباس استعمال شدہ کپڑوں کی خریدو فروخت کے لیے دیگر خواتین کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں وہ استعمال شدہ کپڑوں کی خرید و فروخت کر سکتی ہیں۔", "بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ’میں یہ کام پچھلے پانچ سال سے کر رہی ہوں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میں یہ بات یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ خواتین کی بڑی تعداد اب پری لووڈ کپڑوں کی خریداری کرتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ برانڈڈ کپڑوں کا بہت زیادہ مہنگا ہونا۔‘", "انھوں نے مزید بتایا کہ ’بے شک یہ رجحان بڑھ رہا ہے لیکن میں آپ کو یہ بتا سکتی ہوں کہ ابھی بھی بہت سے خواتین اور مرد پری لوّڈ کپڑے خریدتے تو ہیں لیکن خریدنے کے بعد ان کا اکثر یہ مطالبہ ہوتا کہ آپ ان کپڑوں کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دیں تاکہ کسی کو پتا نہ چلے۔", "ایسی ہی ملتی جلتی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایسی ہی ایک کمپنی چلانے والی سحرش رضا نے بتایا کہ یہ کام شروع کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ’میرے ارد گرد بہت سی ایسی خواتین تھیں، جو اپنی الماری کھولتی تھیں اور ان کے کپڑے الماری سے باہر گر رہے ہوتے تھے لیکن ان کا بس یہی ایک ڈائیلاگ سننے کو ملتا تھا کہ میرے پاس تو کچھ پہننے کو نہیں ہے۔‘", "وہ کہتی ہیں کہ ’اس جملے کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی کہ اتنے کپڑے ہونے کے باوجود خواتین کہتی ہیں کہ کچھ پہننے کو نہیں لیکن جب میں نے اپنی تحقیق کی تو پھر یہ سمجھ آیا کہ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ خواتین کے پاس کپڑے نہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ وہ بار بار وہی کپڑے نہیں پہننا چاہتیں۔‘", "سحرش کا کہنا ہے کہ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے میں نے ایسا پلیٹ فارم بنایا جہاں خواتین ان کپٹروں کو بیچ اور خرید سکتی ہیں تاکہ خواتین کو ان کے زائد کپڑوں سے نجات مل جائے گی اور وہ کچھ پیسے بھی کما سکیں گی۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ ایسی خواتین جو کپٹروں پر زیادہ پیسے نہیں خرچ کرنا چاہتیں وہ کم پیسوں میں بہت اچھے اور برانڈڈ کپڑے خرید سکیں گی۔", "جیسا کہ برائیدل ڈریس آپ ایک مرتبہ پہن لیں تو دوبارہ نہیں پہن سکتے، اسی طرح آپ پارٹی وئیر خاندان کی ایک شادی میں پہن لیں تو اس خاندان میں وہ آپ دوبارہ پہن کر نہیں جا سکتے۔", "سحرش رضا نے اپنی کمپنی پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ’مجھے بہت باتیں سننے کو ملیں کہ تم لنڈا بیچ رہی ہو اور زیادہ تر خواتین یہ کہتی تھیں کہ میں تو کبھی کسی کی اترن نہیں پہنوں گی۔‘", "اس سب کے باوجود بھی وہ یہ کام کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔", "عائشہ (فرضی نام) میری شادی اگلے دو ماہ میں ہے۔ اپنی شادی کے لہنگے کی خریداری کے لیے جب میں بازار گئی تو ذہن میں شادی کے لہنگے کو لے کر ایک خاکہ موجود تھا۔ لیکن جب میں نے اس خاکے سے ملتے جلتے لہنگوں کی قیمت کا سنا تو مایوس ہو کر گھر لوٹ آئی۔ ", "’ہم لوگ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے میرے گھر والوں کے لیے شادی کا مہنگا جوڑا خریدنا ممکن نہیں ہے۔ ", "’مجھے گھر والوں کی طرف سے پچاس ہزار روپے لہنگے کے لیے دیے گئے ہیں جبکہ میں نے خود سے کچھ پیسے جوڑ کر 70 ہزار تک کا بجٹ رکھا ہے تاکہ اپنی پسند کا لہنگا خرید سکوں۔‘ ", "وہ کہتی ہیں کہ ’اب جب اتنے پیسوں میں بھی میرا کام نہیں ہو رہا تو میں نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر فیس بک پر مختلف گروپس میں اپنی صورت حال بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس طرح کا لہنگا اتنے پیسوں میں چاہیے تو کئی خواتین نے مجھے مثبت جواب دیے۔ ", "’انھوں اپنے پری لووڈ لہنگوں کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور ساتھ ہی قیمت بھی بتائی۔ جس کے بعد جو دو چار مجھے پسند آئے ان سے میں نے بات چیت آگے بڑھائی۔‘ ", "وہ کہتی ہیں کہ دو ایسی خواتین ہیں جن سے میری بات چل رہی اور وہ مجھے اپنے استعمال شدہ میری پسند کے لہنگے پچاس ہزار میں دینے کو بھی تیار ہیں۔", "’میرے لیے تو تجربہ ابھی تک کافی اچھا جا رہا ہے۔ البتہ اگر آپ اپنی زندگی کے اہم دن پر پری لووڈ کپڑے پہننا چاہتے ہیں بس چپ کر کے پہن لیں۔ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے ارد گرد ابھی ایسے ہزاروں لوگ موجود ہیں جو وہم کرتے ہیں یا پھر تنقید برائے تنقید کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔‘", "’ہم کسی کے اترن کیوں پہنیں‘ یہ وہ جملہ ہے جو آمنہ حنین کو اپنے اردگرد کے لوگوں سے اس وقت سننا پڑتا ہے جب وہ انھیں پری لووڈ کپڑوں کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں۔", "جڑاںوالہ کی رہائشی آمنہ حنین نوکری پیشہ ہیں اور پیشے کے لحاض سے مائیکروبائیولوجسٹ ہیں۔ ", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ میں استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں کا استعمال گذشتہ ڈھائی برسوں سے کر رہی ہوں۔ جب میں نے سوشل میڈیا اور مختلف کمپنیوں سے استعمال شدہ کپڑے خریدنے شروع کیے تو سب سے پہلے میرے گھر والوں اور دیگر بہنوں کو اعتراض ہوا کہ تم کیوں کسی کے پہنے ہوئے کپڑے خرید رہی ہو۔", "آمنہ کا کہنا ہے کہ ’میں نے پری لووڈ کپڑوں کا استعمال کرنا اس لیے شروع کیا کیونکہ مجھے بازار میں جا کر کپڑے خریدنا انتہائی مشکل کام لگتا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دیگر وجوہات ہیں جیسا کہ محنت اور پیسوں کی بچت۔‘ ", "ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کوئی سوٹ خریدنے جاتے ہیں تو اس کے لیے پہلے آپ کو ہزاروں روپے کا سوٹ خریدنا پڑتا ہے اور پھر اس کی ڈیزائننگ کے لیے لیس، بٹن اور دیگر چیزیں الگ سے لینی پڑتی ہیں۔ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوتا۔ پھر یہ بھی سوچو کہ اس کی سلائی کیسی کروانی ہے۔ سلائی کے پیسے ملا کر بات کئی ہزاروں میں چلی جاتی ہے۔", " ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر والے مجھے پری لووڈ کپڑیں خریدنے پر کہتے ہیں کہ ’ہم کوئی غریب ہیں کہ نئے کپڑے خریدنے کی قوت نہ رکھتے ہوں۔", "’میری بہن مجھے کہتی ہے کہ تمھیں الجھن نہیں ہوتی کہ پتا نہیں یہ کپڑے صاف ہوں یا نہ ہوں یا ان کے ساتھ کوئی نحوست نہ ہو۔ تو میں اسے یہی سمجھاتی ہوں کہ بطور مائیکروبائیولوجسٹ میں یہ بات بتا سکتی ہوں کہ آپ اسے استعمال سے پہلے اچھے طرح دھو کر پہنیں گے تو آپ کے تمام وہم دور ہو جائیں گے۔‘", " آمنہ کا کہنا ہے کہ یہی نہیں میں جن پلیٹ فارمز سے پری لووڈ کپڑے خریدتی ہوں وہ پہلے ہی تمام تر چھان بین کرکے بھیجتے ہیں۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’جب کوئی عورت کپڑے فروخت کرنا چاہتی ہے تو ان کپڑوں کی حالت کے مطابق قیمت کا تعین کرتے ہیں اور پھر انھیں دھلوا کر اچھی اور صاف ستھری حالت میں آگے گاہک کو بھیجتے ہیں۔‘", "انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں میں اب کافی شعور آ گیا ہے اور اب وہ پیسوں اور کپڑوں کا ضیاع کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ یہی نہیں وہ لوگ جو پہلے یہ کہتے تھے کہ ہم تو لنڈے کا مال کبھی نہیں پہنتے وہ بھی اب استعمال شدہ چیزوں کو خریدتے ہوئے بدلی ہوئی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-63071418", "summary": "ابراہام اکارڈز کے بعد سے اسرائیل اسلحہ کی فروخت کا ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 2021 میں اس کی اسلحہ برآمدات 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی تھیں جس کا سات فیصد حصہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو دیا گیا۔", "id": "7d8864d5-da1a-4471-95aa-f275ac99ae63", "article": ["اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد ال خاجہ اسرائیلی ایکسچینج کے سربراہ اتائی بن زیو اور احمد ال زاوبی کے ساتھ", "محمد ال خاجہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں سٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر گھنٹی بجانے کے لیے ایک بٹن دباتے ہیں تو اچانک اس چمکتی دمکتی عمارت میں سونے کے اوراق سے بنے دل کے نشان روشن ہو جاتے ہیں۔", "تالیوں کی گونج میں محمد ال خاجہ، جو اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ہیں، ایکسچینج کے سربراہ اتائی بن زیو اور احمد ال زاوبی سے مصافحہ کرتے ہیں جو یو اے ای فنانشل سینٹر ابو ظہبی گلوبل مارکیٹ کے چیئرمین ہیں۔", "یہ اسرائیل کی سٹاک مارکیٹ کے دن کی کوئی عام شروعات نہیں۔ بلکہ یہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے جو دو سال قبل امریکی سفارتکاری کے نتیجے میں طے پانے والے ابراہام اکارڈز کا نتیجہ ہے، جس میں بحرین بھی شامل تھا۔", "اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے مکمل سفارتی تعلقات قائم کر لیے تھے۔", "ابراہام اکارڈز پر واشنگٹن میں ستمبر 2020 میں دستخط کیے گئے تھے", "اسرائیلی سٹاک ایکسچینج میں یہ منظر دیکھنے والے اماراتی سرمایہ کار صباح ال بنالی، جو یو اے ای کے وفد کا حصہ ہیں، مسکرا رہے تھے۔ ", "انھوں نے کہا ’ہم تاریخ بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، ایک طویل، گہرے اور نتیجہ خیز تعلق کی ابتدا جو مشرق وسطی کے قدرتی ہمسائیوں کے درمیان بن رہا ہے۔‘", "ان کا ماننا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کاروباری تعلقات میں سب کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے۔", "’مجھے توقع ہے کہ ہماری شراکت کے نتائج بہترین ہوں گے۔ لاجسٹکس، طبی اور زرعی ٹیکنالوجی سمیت سائبر سکیورٹی جیسے شعبوں میں ہماری شراکت پہلے ہی مشترکہ پراجیکٹس کی شکل میں کافی آگے بڑھ چکی ہے۔‘", " انھوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دورے کے بعد متعدد کاروباری معاہدوں پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔", "معیشت دان اس بات پر متفق ہیں کہ ابراہام معاہدہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت میں اضافہ کرے گا۔ ایک جانب اسرائیل مضبوط ٹیکنالوجی سیکٹر رکھتا ہے جس میں عسکری ٹیکنالوجی بھی شامل ہے تو دوسری طرف یو اے ای سعودی عرب کے بعد مشرق وسطیٰ کی دوسری بڑی معیشت بن کر ابھرا ہے۔ تیل کی دولت سے مالامال ملک اب دیگر ذرائع آمدن پر توجہ دے رہا ہے۔", "کیتکی شرما الگوردم ریسرچ کمپنی کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ یہ کمپنی ڈیٹا اور معاشی تحقیق پر دبئی میں کام کرتی ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ان کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم اگلے پانچ برس میں 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔", "انھوں نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کی جانب توجہ مبذول کروائی جس کے مطابق 2020 سے 2021 تک اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کو سالانہ برآمدات 74 ملین ڈالر سے بڑھ کر 384 ملین ڈالر تک جا پہنچی تھیں۔", "اسی عرصے میں یو اے ای کی اسرائیل کو برآمدات 115 ملین ڈالر سے بڑھ کر 632 ملین ڈالر تک پہنچ چکی تھیں۔", "شرما بتاتی ہیں کہ ’دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں زراعت، توانائی، سائبر سکیورٹی اور سمارٹ شہروں جیسے معاملات شامل ہیں۔‘", "’فری ٹریڈ معاہدہ 2020 میں طے پایا تھا جس کے بعد 96 فیصد اشیا پر ٹیرف ختم ہو چکا ہے۔‘", "ابراہام اکارڈز کے بعد سے اسرائیل اسلحہ کی فروخت کا ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 2021 میں اس کی اسلحہ برآمدات 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی تھیں جس کا سات فیصد حصہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو دیا گیا۔", "سابق اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کی مرکزی وجہ خطے میں مشترکہ سکیورٹی خدشہ ہے یعنی ایران۔", "سابق اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون", "ان کے مطابق ’گذشتہ دہائی میں اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو مشترکہ دشمنوں کا سامنا رہا یعنی ایران اور اس کی حمایتی تنظیمیں، اور اگرچہ فلسطین کا مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے لیکن اب عرب اسرائیل تنازع باقی نہیں رہا۔‘", "تاہم فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے ایسے معاہدے کرنے والے ممالک پر شدید تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ عرب ممالک ان کی جدوجہد کو کمزور کر رہے ہیں۔ ", "مشرق وسطی سے ہٹ کر دیکھیں تو مراکش بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا ایسا ہی معاہدہ کر چکا ہے۔ سوڈان نے بھی ایک معاہدہ کیا تھا تاہم اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا معاملہ التوا کا شکار رہا ہے۔", "موشے یالون اب اسرائیلی سناپٹیک نامی کمپنی کے چیئرمین ہیں جو ابو ظہبی میں موجود انوسٹمنٹ فنڈ ہے۔", "ان کا ماننا ہے کہ ’دفاعی اتحاد مشرق وسطیٰ سے اسرائیلی تعلقات کا اہم جزو ہے۔‘ تاہم قومی سلامتی کی وجہ سے وہ اس کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ ", "انھوں نے صرف اس بات کی تصدیق کی کہ ’ہم نے دفاع پر باہمی تعاون کا راستہ نکال لیا ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ دیگر سیکٹرز میں بھی تعاون کے کافی مواقع ہیں۔", "’مشرق وسطیٰ کے ممالک کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کو تیل کے علاوہ بھی کچھ کرنا ہو گا اور اس کے لیے ان کو ٹیکنالوجی، صحرا میں زراعت اور پانی کی ضرورت ہے۔ اسرائیل میں ہم ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کر چکے ہیں۔ اس لیے ہمارے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔‘", "اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کی فرمز کے درمیان توانائی کے شعبے میں بھی معاہدے ہو رہے ہیں۔ گذشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی کمپنی نیو میڈ نے اسرائیلی آف شور گیس فیلڈ تمار کا 22 فیصد حصہ یو اے ای کی مدابلا پٹرولیم کو ایک ارب ڈالر کے عوض فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔", "نیو میڈ کمپنی کو حکومتی شرائط کی وجہ سے ایک نئے خریدار کی ضرورت تھی۔", "کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو یوسی ابو نے کہا تھا کہ ’مدابلا پٹرولیم کے ساتھ ہونے والا معاہدہ خطے میں ہماری سرگرمیوں اور ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے کی جانب قدم ہے۔‘", "ماس وساد اسرائیل کے فلسطینی شہری ہیں جو دعوسات نامی عربی زبان کی ایپ کے شریک بانی اور صدر ہیں۔", "انھوں نے اپنی پارٹنر ٹیلی زنغر کے ساتھ مل کر اسی معاہدے کی وجہ سے اپنا کام مشرق وسطی تک پھیلا لیا ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ ابراہام معاہدہ ایک گیم چینجز ثابت ہوا کیونکہ اب وہ اور ان کی ٹیم اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے درمیان آرام سے گھوم سکتے ہیں۔ انھوں نے اپنا گھر بھی ابو ظہبی منتقل کر لیا ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کئی اہم معاملات میں رہنما بننا چاہتا ہے جن میں صحت بھی شامل ہے۔‘ ", "ادھر کیتکی شرما کو امید ہے کہ اب متحدہ عرب امارات کے تجربے سے سیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بھی اسرائیل سے معاہدے کریں گے۔", "’یہ ایک شروعات ہے۔ ہم سب مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c51q2d7zy2zo", "summary": "ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایک کلاسک مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آسٹریلیا نے دو وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ \n", "id": "c51q2d7zy2zo", "article": ["ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایک کلاسک مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آسٹریلیا نے دو وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ", "ٹیسٹ کے پانچویں روز جب کچھ اوورز بعد میچ پر کبھی ایک تو کبھی دوسری ٹیم کی گرفت مضبوط ہو رہی تھی تو پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کی نویں وکٹ کی شراکت نے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ", "یہ پانچ روز کی شدید ٹینشن پر مبنی کرکٹ کا بہترین اختتام تھا اور دونوں روایتی حریفوں نے ایشز کی صحیح معنوں میں تشہیر کی اور اس میں موسم نے بھی اپنا کردار ادا کیا اور صبح کے وقت طویل بارش نے ڈرامہ میں مزید اضافہ کیا۔", "تاہم جو بات اس وقت بھی زیرِ بحث ہے وہ یہ کہ کیا انگلینڈ کی جارحانہ حکمتِ عملی جسے عرفِ عام میں بیز بال کا نام دیا جاتا ہے اس شکست کا نتیجہ بنی؟ ", "اس کی ایک وجہ تو سٹوکس کی جانب سے پہلے روز کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ تھا لیکن دوسری جانب معین علی کو ریٹائرمنٹ سے واپس بلا کر ٹیم میں شامل کرنے پر سوالات اٹھتے رہیں گے۔ ", "پورے میچ میں معین علی دائیں ہاتھ کی انگلی پر کٹ لگا تھا جس کے باعث وہ پورے میچ کے دوران بولنگ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ ", "بین سٹوکس نے اپنی پہلی اننگز کی ڈکلیئریشن پر میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال تھا کہ وہ ایک ایسا موقع تھا جس دوران میں حملہ کر سکتا تھا۔ میں صرف اس لیے اپنے طرزِ کھیل کو تبدیل نہیں کروں گا کیونکہ یہ ایشز سیریز ہے۔ ", "’کیا پتا ہمیں اضافی 40 رنز مل جاتے یا دو گیندوں پر دو وکٹوں گر جاتیں۔ میں ایسا کپتان نہیں ہوں، جو کیا ہو سکتا ہے اس پر یقین رکھے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’ہم میچ کے زیادہ تر دورانیے میں کامیاب کنٹرول میں رہے اور ایک نتیجہ نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ظاہر ہے ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ ہمیں کامیابی ہو۔ ہمیں بہت دکھ ہے لیکن یہی کھیل کی انوکھی بات ہے۔ یہ بہترین ہے اور جذبات کے اتار چڑھاؤ کا اپنا مزا ہے۔‘", "سٹوکس کا کہنا تھا کہ ’ہارنا کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا، ہم ہمیشہ جیتنا چاہتے تھے۔ ظاہر ہے ہمیں بہت دکھ ہے کہ ہم ہار گئے۔‘ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "انگلینڈ کو اس ٹیسٹ سے قبل گذشتہ 12 ٹیسٹ میچوں کے دوران صرف دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان میں سے ایک نیوزی لینڈ کے خلاف صرف ایک رن کی شکست تھی جب انگلینڈ نے ویلنگٹن میں بلیک کیپس کو فالو آن کرنے پر مجبور کیا تھا۔ ", "تاہم اس شکست سے انگلینڈ کو کپتان بین سٹوکس اور کوچ برینڈن مکلم کی سربراہی میں اس نئے طرزِ کھیل کا اب تک کا سب سے بڑا امتحان ثابت ہو گا۔ یہ اس لیے نہیں کہ ان کے جارحانہ انداز آسٹریلوی حکمتِ عملی کے سامنے فیل ہو گیا بلکہ اس لیے کہ وہ جیت کے اتنے قریب تھے اور ان کی اپنی غلطیاں انھیں مہنگی پڑیں۔ ", "ان میں سے فیلڈنگ کے دوران آٹھ چانس چھوڑنا سرفہرست ہے جن میں سے وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کی جانب سے چھوڑے گئے چار چانسز شامل ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم عثمان خواجہ کا دوسری اننگز کے دوران اینڈرسن کی گیند پر وہ کیچ تھا جس کے لیے وہ اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں۔", "یہ بات بھی اہم تھی کہ سٹوکس جو اس وقت گھٹنے کی انجری کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انھوں نے دوسری اننگز کے 70ویں اوور تک بولنگ نہیں کی۔ دوسری جانب جیمز اینڈرسن جو انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں کو دوسری نئی گیند نہیں دی گئی۔", "سنہ 2005 کے بعد سے کوئی بھی ٹیم پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ ", "انگلینڈ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کا مقابلہ کر سکتی ہے لیکن انھیں اپنی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے ایک بہترین پرفارمنس دینی ہو گی اگر وہ سنہ 2015 کے بعد پہلی مرتبہ ایشز جیتنا چاہتے ہیں۔", "یہ میچ صرف 18 برس قبل اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے کانٹے کے ایشز ٹیسٹ کو خراجِ تحسین پیش کرنے جیسا نہیں تھا بلکہ ایک عرصے میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ایشز کا بہترین آغاز بھی تھا۔", "زیک کرالی کی جانب سے سیریز کی پہلی گیند کو چوکے کے لیے باؤنڈری تک پہنچانے سے لے کر اس ٹیسٹ میں بہت کچھ تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلے ہی روز ڈکلیئریشن کا فیصلہ، چوتھے روز کی پہلی گیند پر روٹ کی جانب سے کمنز کو ریورس ریمپ کرنے کی کوشش اور دونوں ٹیموں کے درمیان طرزِ کھیل کا منفرد انداز۔", "تاہم اس سب پر آخری گھنٹے کا ڈرامہ سبقت لے گیا جو ایسے تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا جو صبح کے آغاز کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش کے باوجود وہیں موجود رہے تھے۔", "آسٹریلیا کے لیے ان روایتی طرزِ کھیل ان کی معمولی مارجن سے فتح کے بعد اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ان کے فیصلے انگلینڈ کی بیز بال طرز کھیل سے زیادہ بہتر تھے۔ ", "یہ بات بھی اہم ہے کہ کپتان کمنز جنھوں نے پہلے محتاط رہنے کے طرز کھیل کی بنیاد رکھی ہے انھوں نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c03d81dq47mo", "summary": "انڈیا کی ایک عدالت نے برسوں سے سزائے موت کے منتظر دو ایسے ملزمان کو بری کر دیا ہے جن پر 19 خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا الزام تھا۔", "id": "c03d81dq47mo", "article": ["سریندر کولی (بائیں) اور مونندر سنگھ پنڈھر (دائیں) کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی", "انڈیا کی ایک عدالت نے برسوں سے سزائے موت کے منتظر دو ایسے ملزمان کو بری کر دیا ہے جن پر 19 خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا الزام تھا۔", "سریندر کولی اور مونندر سنگھ پنڈھر کو 2009 میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اُس وقت ان کیس میں سامنے آنے والی تفصیلات نے پورے انڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔", "انھیں سنہ 2006 میں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دہلی کے واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی جسم کے اعضا برآمد ہوئے تھے۔ گرفتاری کے تین سال بعد تک یہ مقدمہ چلتا رہا اور بلآخر 2009 میں ان دونوں ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔", "تاہم مقامی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ملزمان نے ہائیکورٹ میں اپیل کی اور پیر (آج) کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ملزم کولی کو اُن 12 مقدمات میں بے قصور قرار دیا جن میں انھیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔", "عدالت نے دوسرے ملزم پنڈھر کو بھی دو مقدمات میں قصوروار نہیں پایا۔ عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد اُن کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں افراد کو ’عدم ثبوتوں‘کی وجہ سے بری کر دیا ہے، ہائیکورٹ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔", "خواتین اور بچوں کے مبینہ قتل کا انکشاف سنہ 2006 میں اُس وقت ہوا جب دارالحکومت دلی کے ایک متمول مضافاتی علاقے ’نوئیڈا‘ میں واقع مونیندر سنگھ پنڈھر کے گھر کے سامنے موجود گٹر کے اندر سے جسمانی اعضا اور بچوں کے کپڑے ملے تھے۔", "میڈیا نے جرائم کی چونکا دینے والی نوعیت کی وجہ سے مرکزی ملزم کے گھر کو ’خوفناکیوں کا گھر‘ قرار دیا تھا", "اس وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کم از کم 19 نوجوان خواتین اور بچوں کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا اور ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے پھینک دیے گئے۔ پولیس نے اُس وقت الزام لگایا تھا کہ یہ تمام وارداتیں پنڈھیر کے گھر ہوئی تھیں جہاں کولی بطور ملازم کام کرتے تھے۔", "پولیس نے الزام لگایا تھا جن بچوں کی باقیات ملی ہیں انھیں پنڈھیر کے ملازم کولی ورغلا کر اور مٹھائی اور چاکلیٹ کا لالچ دے کر پنڈھیر کے گھر لاتے تھے۔ پولیس نے مزید الزام عائد کیا تھا کہ دوران تفتیش کولی نے اعتراف جرم کیا تھا تاہم جب انھیں عدالت میں پیش کیا گیا تو انھوں نے پولیس کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان کو واپس لیا اور دعویٰ کیا کہ پولیس نے تشدد کے ذریعے ان سے یہ بیان لیا تھا۔ ", "کولی نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ انھوں نے ’لاشوں کا ریپ کیا اور انسانی گوشت پکا کر کھایا۔‘ ", "انڈیا میں سنگین جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی ’سی بی آئی‘ نے ان دونوں افراد کے خلاف مجموعی طور پر قتل اور ریپ کے 19 مقدمات درج کیے، جب کہ کولی پر قتل، اغوا، ریپ اور ثبوتوں کو تباہ کرنے جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے۔ ", "قتل ہونے والی ایک خاتنو پنکی سرکار کی والدہ بندنا سرکار ایک پیشی کے موقع پر", "ان وارداتوں کی تفصیلات سامنے آنے پر ملکی سطح پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور بہت سے شہریوں نے پولیس پر غفلت کا الزام بھی لگایا۔ میڈیا نے جرائم کی چونکا دینے والی نوعیت کی وجہ سے مرکزی ملزم کے گھر کو ’خوفناکیوں کا گھر‘ قرار دیا تھا۔", "مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ پولیس ابتدا میں کارروائی کرنے میں ناکام رہی کیونکہ لاپتہ ہونے کی اطلاع دینے والوں میں سے زیادہ تر غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ زیادہ تر بچے اور خواتین نٹھاری نامی قریبی کچی آبادی میں رہتے تھے اور اسی وجہ سے اس کیس کو ’نٹھاری قتل‘ بھی کہا جاتا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1zg702llro", "summary": "گذشتہ رات ہونے والے واقعے نے اس مرتبہ آئی پی ایل کے انتہائی دلچسپ ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ آئیے تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں کہ معاملات اس نہج تک کیسے پہنچے۔", "id": "cd1zg702llro", "article": ["گذشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میچ کے اختتامی مناظر کسی بھی گلی محلے کے گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے بعد ہونے والی لڑائی کے جیسے تھے۔", "لڑائی میں بیچ بچاؤ کرنے کے لیے دوسرے افراد آتے ہیں لیکن یہاں انڈین کرکٹ کے سپر سٹار آمنے سامنے تھے اور کیمرے اس ساری صورتحال کو فلم بند کر رہے تھے۔", "دہلی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز وراٹ کوہلی اور گوتھم گمبھیر کی گذشتہ رات رائل چیلنجرز بینگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ کے بعد ہونے والی لفظی بحث کے کلپ اس وقت انڈیا اور پاکستان دونوں میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔", "بظاہر یہ گرما گرمی میچ کے دوران وراٹ کوہلی اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کے درمیان بحث سے شروع ہوئی تاہم وراٹ کوہلی کی جانب سے شائقین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کی حرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ’لڑائی‘ کا آغاز دونوں ٹیموں کے درمیان کے درمیان 10 اپریل کو بنگلور میں ہونے والے میچ سے ہو گیا تھا۔ ", " چاہے وہ انڈین ٹیم ہو یا رائل چیلنجرز بنگلور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی جب بھی میدان پر ہوتے ہیں تو عموماً کیمرا انہی کے چہرے کے تاثرات پر مرکوز ہوتا ہے۔", "جب بھی کوئی آؤٹ ہوتا ہے تو جذبات سے بھرپور وراٹ کوہلی کی حرکات ہائی لائٹس پیکج کی زینت بنتی ہیں اور اگر کبھی ان کی کسی مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ لفظی جنگ ہو جائے تو پھر ٹی وی دیکھنے والے شائقین کے لیے میچ مزید دلچسپ ہو جاتا ہے۔", "یہی صورتحال گوتھم گمبھیر کی بھی رہی ہے جو آج کل بطور کوچ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان کی سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور وکٹ کیپر کامران اکمل سے لڑائی کی ویڈیو اب بھی اکثر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے۔", "ان کی آج سے دس برس قبل سنہ 2013 میں وراٹ کوہلی سے ہی آئی پی ایل کے ایک میچ میں بحث ہو چکی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے انٹرویوز میں ایم ایس دھونی کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔", "کرکٹ کے کھیل میں موجود سخت قواعد و ضوابط کے باعث گذشتہ چند برسوں میں تو کھلاڑیوں کے درمیان ظاہری چپقلش کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اب بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔", "ایسے میں گذشتہ رات ہونے والے واقعے نے اس مرتبہ آئی پی ایل کے انتہائی دلچسپ ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ آئیے تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں کہ معاملات اس نہج تک کیسے پہنچے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "گذشتہ رات لکھنؤ میں کھیلے جانا والا یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اہم تھا۔ ", "رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی گئی اور مقررہ 20 اوورز میں وہ صرف 126 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں لکھنؤ کی پوری ٹیم صرف 108 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔", "اس میچ کے دوران وراٹ کوہلی نے 30 گیندوں پر 31 رنز سکور کیے لیکن فیلڈنگ کے دوران وہ خاصے پرجوش تھے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے ڈگ آؤٹ کی جانب ہر مرتبہ آؤٹ ہونے پر اشارے کرتے دکھائی دیے جس میں ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش کرنے والا اشارہ بھی شامل تھا۔", "خیال رہے کہ ایسا ہی اشارہ گوتھم گمبھیر کی جانب سے گذشتہ ماہ دونوں ٹیموں کے درمیان بنگلور کے چنسوامی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بعد دیکھنے کو ملا تھا۔ لکھنؤ نے وہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا تھا۔ ", "سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ گذشتہ رات وراٹ کوہلی کی جانب سے اپنایا گیا پرجوش انداز گمبھیر کی ان حرکات کے جواب میں تھا۔ ", "تاہم گذشتہ رات معاملات اس وقت زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے جب امت مشرا اور نوین الحق کی جوڑی کریز پر آئی۔ وراٹ کوہلی اور نوین الحق کے درمیان اس دوران تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران کیا بات ہوئی یہ بتانا تو مشکل ہے لیکن بیچ بچاؤ کے لیے امپائر کو مداخلت کرنی پڑی۔ ", "اس کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں گوتھم گبمھیر کی اینٹری ہوتی ہے۔ لکھنؤ کے کائل میئرز وراٹ کوہلی سے کسی بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں اور بظاہر یہ عام سی بحث دکھائی دیتی ہے جب گمبھیر میئرز کو بازو سے پکڑ کر ایک طرف لے جاتے ہیں اور پھر غصے میں کچھ کہتے نظر آتے ہیں۔ ", "یہاں کچھ دیر بعد گمبھیر اور وراٹ کوہلی ایک دوسرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے غصے میں کچھ کہتے ہیں اور پھر انتہائی قریب آ جاتے ہیں۔ ", "یہاں کمنٹیٹر اور سابق انڈین کرکٹر روی شاستری کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ میچ ختم ہو گیا، نتیجہ آ گیا، دو پوائنٹ مل گئے تو اب کیا بولنا۔‘", "’یہ ایک لو سکورنگ میچ تھا جس میں جذبات کا پارہ خاصا بلند تھا، اسے بس گراؤنڈ پر ہی چھوڑ دینا چاہیے تھا۔‘", "بات چیت کے دوران نوین الحق کو راہل بلاتے ہیں لیکن نوین ان کے پاس جانے سے انکار کر دیتے ہیں، اس دوران بھی کوہلی انھیں دوبارہ کچھ کہتے دکھائی دیتے ہیں۔", "سوشل میڈیا پر اس وقت جہاں یہ تمام کلپ شیئر کیے جا رہے ہیں وہیں لوگ کسی ایک فریق کی طرفداری کرتے ہوئے دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔", "انڈیا میں صارفین وراٹ کوہلی کو ایک حد سے زیادہ جارحانہ انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ کا یہ بھی خیال ہے کہ کھلاڑیوں کی لڑائی میں ایک کوچ کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ", "تاہم اس بارے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی یاد آ رہی ہے۔ ", "خیال رہے کہ سنہ 2007 میں انڈیا کے شہر کانپور کے گرین پارک سٹیڈیم میں انڈیا کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہوئی تھی۔", "اس کے بعد دونوں کے درمیان ریٹائرمنٹ کے بعد ٹوئٹر پر بھی خاصی بحث ہوتی رہی ہے۔ گمبھیر انڈین حکمران جماعت بی جے پی کا حصہ ہیں جبکہ شاہد آفریدی پاکستان میں ایک اہم سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ", "اسی طرح گذشتہ برس لنکا پریمیئر لیگ میں محمد عامر اور نوین الحق کے درمیان لفظی تکرار ہوا تھا۔ شاہد آفریدی اور محمد عامر اس دوران ایک ہی ٹیم کا حصہ تھے اور میچ کے بعد ایک ویڈیو میں شاہد آفریدی نوین الحق کو ڈانٹتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ", "صارف ماہم گیلانی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی آج بہت خوش ہوں گے، ہمیشہ نوین الحق اور گوتھم گمبھیرہی ایسا کرتے ہیں۔", "سمرن رندھاوا کہتی ہیں کہ ’وراٹ کا جارحانہ انداز 15ویں اوور تک تو ٹھیک تھا لیکن اس کے بعد یہ مناسب نہیں تھا۔ انھوں نے نوین کو بغیر کسی وجہ کے نشانہ بنایا۔ یہ سپورٹس مین سپرٹ نہیں۔‘", "تاہم ایک صارف کا نوین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’نوین نیا خون ہے اسے وراٹ کوہلی کا احترام کرنا چاہیے تھا اس سے قبل وہ شاہد آفریدی اور محمد عامر سے بھی بلاوجہ لڑ چکے ہیں۔‘", "خیر یہ بحث تو جاری رہے گی کہ کون غلطی پر تھا اور کون نہیں لیکن وراٹ کوہلی اور نوین الحق کو 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ جبکہ گوتھم گمبھیر کو 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ ہوا ہے۔ ", "یہ ’لڑائی‘ آنے والے دنوں میں آئی پی ایل میں دیکھی جائے گی یا نہیں، یقیناً تمام شائقین کی نظریں یہیں لگی رہیں گی۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/entertainment-59930592", "summary": "جلال چانڈیو کے عروج کے دور میں اُن کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ سندھ کے دیہی گھرانوں میں اُن کی دستیابی دیکھ کر بچوں کی شادی کی تاریخ طے کی جاتی تاکہ جلال ان کی شادی کی تقریب میں اپنی پرفارمنس دے سکیں۔", "id": "eebb263d-2485-4e6e-8962-63bba5315e55", "article": ["کراچی کا سُپر ہائی وے ہو یا پنجاب میں جی ٹی روڈ یا موٹر وے، ان شاہراؤں پر سفر کرتے ہوئے آپ نے اکثر ٹرکوں کے پیچھے ایک بارعب شخص کی تصویر ضرور دیکھی ہوگی جن کے چہرے پر بڑی بڑی موچھیں اور سر پر سُرخ سندھی ٹوپی سجی ہوتی ہے۔ ", "اکثر تصویروں میں اُن کی قمیض کا گریبان کُھلا ہوتا ہے اور اندر سے سونے کی چین جھلک رہی ہوتی ہے اور تصویر کے ساتھ یا نیچے جلال چانڈیو تحریر ہوتا ہے۔", "جلال چانڈیو سندھ کے عوامی گلوکار تھے جن کی موسیقی بالخصوص ڈرائیور حضرات، مزدور اور کسان تو پسند کرتے ہی ہیں لیکن بالعموم نوجوانوں میں بھی وہ اتنے ہی مقبول ہیں۔", "سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر سپیس‘ پر گذشتہ دس روز سے ورچوئل جلال میلہ سجا ہوا ہے جس کا اختتام 10 جنوری کو جلال چانڈیو کی 21ویں برسی کی تقریب پر ہو گا۔", "جلال چانڈیو کی پیدائش وسطی سندھ کے موجودہ نوشہروفیروز ضلع کے قصبے ’پھل‘ میں ہوئی۔ اُن کے والد حاجی فیض محمد چانڈیو مال مویشیوں کی خرید و فروحت کے کام سے منسلک تھے۔ جلال کو بچپن میں سکول بھیجا گیا لیکن تعلیم میں اُن کی عدم دلچسپی رہی۔ ", "تعلیم میں ان کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے ان کے والد نے انھیں قریبی شہر نواں جتوئی میں ایک درزی کے پاس ٹیلرنگ کا کام سیکھنے بھیجا مگر یہ کام بھی جلال کو کچھ خاص نہ بھایا کیوں کے ان کے سر پر تو صرف موسیقی کا بھوت سوار تھا۔", "ان کے والد ابتدا میں اپنے بیٹے کی گائیکی سے ناخوش تھے لیکن جب لوگوں نے جلال کی آواز کی تعریف کی تو انھوں نے جلال کو گانے کی اجازت دے دی۔", "جلال چانڈیو کے دوست اور سینیئر صحافی ناز سھتو کے مطابق جلال کی جائے پیدائش یعنی قصبے پھل میں کسی مزار پر میلے کے موقع پر ایک پروگرام تھا جہاں جلال نے بھی گایا جس کو سامعین نے بہت پسند کیا۔ ابھی جلال اس پروگرام سے واپس گھر نہیں لوٹے تھے کہ کئی افراد نے جلال کے والد کو میلے میں ان کی پرفارمنس سے آگاہ کیا اور تعریف کی۔", "انسائیکلوپیڈیا سندھیانہ کے مطابق جلال نے سائینداد چانڈیو سے ابتدائی تربیت حاصل کی اور اُس کے بعد فقیر احسان علی اور بعد میں باقاعدہ تربیت فقیر علی گل مہر سے حاصل کی جو صوفی گویے تھے اور یکتارا اور چپڑی بجاتے تھے۔ فقیر علی گل سے جلال نے گائیکی کے ساتھ یکتارا اور چپڑی کا فن سیکھا۔ ", "یکتارا ایک تار والا ساز ہے جس کو دائیں ہاتھ میں پکڑ کے ایک انگلی سے بجایا جاتا ہے جبکہ چپڑی لکڑی کے دو ٹکڑے ہوتے ہیں جن کے ساتھ چھوٹے گھنگھروں بندھے ہوتے ہیں، جو بائیں ہاتھ سے بجائی جاتی ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "یکتارا بجانے والوں کو یکتارا پوٹا کہا جاتا ہےجن کی گائیکی صوفی آستانوں اور مزاروں تک محدود تھی۔ جلال کا کسی گوئیے گھرانے سے تعلق تھا نہ ہی وہ کسی کلاسیکل استاد کے شاگرد تھے۔ ", "سینیئر صحافی ناز سہتو بتاتے ہیں کہ سندھ میں میلے کے موقع پر تھیٹر کرنے کی روایت تھی جس میں ٹکٹ لے کر محفل سُنی جاتی تھی۔ سندھ میں پنجاب کے گلوکار عنایت حسین بھٹی اور عالم لوہار بھی اکثر ان میلے ٹھیلوں پر آ کر گاتے تھے۔ ", "مگر جلد ہی جلال کی شہرت ہو گئی اور تھیٹر کمپنیوں کو اپنے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جلال کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہو گئیں۔", "سینیئر صحافی منظور سولنگی ایسا ہی ایک واقعہ بیان کرتے ہیں۔", "اُن کے مطابق خیرپور ناتھن (دادو ضلع) میں جڑیل شاہ کا میلہ تھا، اناؤنسر نے اعلان کیا کہ اب وہ ’ببر شیر‘ گلوکار عنایت حسین بھٹی کو سٹیج پر دعوت دیں گا۔ اس کے بعد جب جلال چانڈیو کی باری آئی تو انھوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ دھرتی کے ’ببرشیر‘ گلوکار وہ ہوں جس پر تمام تماشائیوں نے کھڑے ہوکر اُن کا استقبال کیا۔", "سندھ یونیورسٹی کے شعبہ بشریات سے وابستہ ڈاکٹر رفیق وسان بتاتے ہیں جلال چانڈیو نے جب گائیکی کا آغاز کیا تو اس وقت گھروں اور ہوٹلوں میں گرامو فون بجتے تھے، جو ہر کسی کی دسترس میں نہیں تھے مگر جب ستر کی دہائی کے بعد آڈیو کیسٹس عام ہوئیں تو جلال کی مقبولیت بھی عام ہوئی۔", "ناز سہتو بتاتے ہیں کہ ’ابتدا میں کیسٹ کمپنیاں جلال کو ریکارڈ نہیں کرتی تھیں، لوگ اُن کی محفلوں کو خود اپنے ٹیپ رکارڈز میں ریکارڈ کرتے اور ان کی کاپی بنا کر عام کرتے، اُن کی مقبولیت کی وجہ سے کیسٹ کمپنیاں مجبور ہوگئیں کہ انھیں ریکارڈ کریں۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ ’نتیجے میں اُن کی کیسٹس ریکارڈ بزنس کرنے لگیں اور یوں سندھ کے شہروں اور قصبوں میں آڈیو کیسٹس کا کاروبار ان کی گائیکی کی بدولت فروغ پانے لگا۔‘", "سندھ کے محکمہ ثقافت کے سیکریٹری عبدالحمید آخوند کا کہنا ہے کہ لوگ جلال کو زیادہ پسند اس لیے کرتے تھے کیونکہ ان کی گائیکی سندھ کی گائیکی تھی۔", "’سندھ میں بسوں، ٹرکوں اور ٹریکٹروں میں لتا، کشور کمار اور دیگر مقبول انڈین سنگرز کے گانے چلائے جاتے تھے، مگر جب جلال چانڈیو آئے تو انھوں نے سب کو نکال دیا اور وہ مقبول برانڈ بن گئے جن کو ہر جگہ سنا جانے لگا۔‘", "کیسٹس کی دنیا میں مقبولیت کے بعد ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر اور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے شوہر غلام حسین شیخ نے انھیں ریڈیو پاکستان پر متعارف کروایا۔", "جلال چانڈیو کی مادری زبان سرائیکی تھی لیکن انھوں نے سرائیکی کے ساتھ سندھی، براہوی، بلوچی، اردو اور پنجابی میں بھی گیت گائے۔ جہاں انطوں نے ادبی دنیا میں غیر معروف شاعروں کی شاعری گائی وہیں انھوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمت، صوفی صادق حسین سمیت دیگر صوفی شعرا کو بھی گایا۔ ", "ان کے پاس کلاسیکل راگیوں اور گلوکاروں کی طرح ڈائری نہیں ہوتی تھی کیونکہ وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے۔ تاہم ان کی خصوصیت یہ تھی کہ انھیں ہزاروں کلام زبانی یاد تھے۔", "ناز سہتو کے مطابق انھوں نے عام شاعری گائی جیسے چھلا، ٹوپی، رومال، ہار وغیرہ جو چیزیں اصطلاح اور محاورے میں استعمال ہوتی تھی ان کا موضوع تھیں ،انہوں نے حسن اور اظہار محبت کو آسان الفاظ میں بیان کیا۔", "سینیئر صحافی منظور سولنگی شاعری بھی کرتے رہے ہیں اور اُن کے مطابق جلال نے عام لوگوں کی شاعری کو گایا اور عام لوگوں کے ہی احساسات اور جذبات کی ترجمانی کی۔ اس سے قبل بھی یہ شاعری ہوتی تھی لیکن گائی نہیں جاتی تھی کیونک اِس کو معیوب سمجھا جاتا تھا۔ ", "منظور بتاتے ہیں کہ جیسے انھوں نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز پر ایک گیت گایا جو ہر ٹریکٹر والا اپنے زمانے میں بڑے شوق و ذوق سے بلند آواز میں بجاتا تھا۔", "سابق سیکریٹری ثقافت حمید آخوند کہتے ہیں کہ بعض اوقات ادب میں عام لوگوں کے احساسات کی بات نہیں ہوتی مگر جلال نے اس کے برعکس کیا۔", "وقت کے ساتھ جلال دیہی نوجوانوں کے دلوں کی ڈھڑکن بن گئے تھے اور سندھ میں ایسے بہت سے قصے سننے کو ملتے ہیں کہ جب کسی نے صرف اس لیے شادی کے لیے حامی بھر لی جب گھر والوں نے یقین دلایا کہ اس کی شادی پر جلال چانڈیو کو مدعو کیا جائے گا۔", "شادی بیاہ کے سیزن میں اُن کے پاس لوگوں کو تانتا بندھا رہتا اور پہلے اُن سے تاریخ لی جاتی اور بعد میں ان کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے شادی کے دن رکھے جاتے۔", "جلال اگر کسی شادی کی تقریب میں جاتے تو وہاں شرکا کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی تھی اور بعض اوقات میزبان کے لیے مشکل صورتحال بن جاتی۔ ", "جلال چانڈیو کی وفات پر سینیئر صحافی اسحاق منگریو نے روزنامہ ’کاوش‘ میں اپنی یادداشتوں میں لکھا تھا کہ ایک شادی کی تقریب میں جلال کی محفل تھی ڈاکو آ گئے اور کہا کہ آپ لوگوں نے سُن لیا اب اُن کی باری ہے۔ جس کے بعد ڈاکو جلال چانڈیو اور اُن کے سازندوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔", "سندھ میں جلال چانڈیو جب مقبولیت کے عروج پر تھے اُس وقت جنرل ضیا الحق کی آمریت کا دور تھا اور سندھ میں احساس محرومی بڑھ چکا تھا۔ سیاسی جدوجہد، گرفتاریاں اور کوڑوں کی سزائیں عام تھیں۔", "اینتھرپولوجسٹ رفیق وسان کا کہنا ہے کہ جلال چانڈیو نے خود کو سندھ کی مزاحمتی کلچر سے الگ نہیں کیا تھا، اُن کے کیسٹس میں سندھ سے محبت کے گیت شامل ہوتے جیسے استاد بخاری کا گیت تھا ’ہم سپاہی سندھ کے‘ یا ذوالفقار علی بھٹو پر ’بھلائے سے بھی بھلائی نہیں جائے گی تیری وفاداری‘ جلال کی مقبولیت میں کوئی ایک عنصر نہیں بلکہ متعدد عناصر تھے۔", "جلال اپنی زندگی میں ایک خوش مزاج انسان تھے، اُن کے پاس اعلیٰ نسل کی بھینسیں، گھوڑے اور مرغے ہوتے تھے۔", "جلال چانڈیو سندھ کے پہلے اور آخری گلوکار ہیں جن کی زندگی پر فلم بنائی گئی جس میں انھوں نے بھی اداکاری کی۔ اُن کے ساتھ اس فلم میں مصطفیٰ قریشی، مشتاق چنگیزی اور دیگر فنکار کاسٹ ہوئے۔ اس فلم میں ان کے پانچ کے قریب اپنے گائے ہوئے گیت بھی شامل تھے۔", "ناز سہتو کے مطابق یہ اپنے دور کی ایک سپر ہٹ فلم تھی۔ بعض دیہی شہروں میں لوگ بستر لے کر سنیما آ جاتے کہ معلوم نہیں کب ٹکٹ ملے گا، کیونکہ ان کی فلم پر کھڑکی توڑ رش ہوتا تھا اور ٹکٹ حاصل کرنا بہت ہی مشکل۔", "جلال چانڈیو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی عشق کی راہ کے مسافر ہوئے، انھوں نے تین شادیاں کیں۔ زندگی کے آخری دنوں میں وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، پہلے حیدرآباد اور پھر کراچی میں زیر علاج رہے۔ جب دوست احباب ان کے پاس جاتے تو وہ کہتے وہ ’مریض عشق‘ ہیں اور ساتھ یہ لائن سناتے ’میرا دارو و دوا تمہارا دیدار ہے، طبیبوں کا معائنہ بیکار ہے۔‘", "جلال چانڈیو کی وفات 10 جنوری 2001 کو ہوئی۔ اُن کے سفر آخر پر بھی ’کھڑکی توڑ‘ رش تھا کیونکہ ہزاروں ان کے آخری دیدار کے لیے امنڈ آئے۔ اس موقع پر پولیس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا تھا جس میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔", "اس وقت تک جلال چانڈیو ایک برانڈ بن چکے تھے۔ ان کے بعد آنے والے بہت سے گلوکاروں نے ان جیسا انداز و لباس اپنایا جیسا کہ روبینہ حیدری اور تاج مستانی، جو سر پر سندھی ٹوپی پہن کر یکتارا اور چپڑی بجاتی تھیں۔ ", "اس کے علاوہ جلال کی عرفیت سے چھوٹا جلال، آخری جلال، گرم جلال، جگر جلال سمیت کئی گلوکار سامنے آئے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے جس میں ان کا بیٹا دلبر جلال بھی شامل ہے۔", "فیس بک ہو، یوٹیوب یا ٹک ٹاک جلال چانڈیو کے گیت ہر جگہ دستیاب ہیں۔ گلوکار زلف علی نے اُن کے گیتوں کو ری مکس کر کے گایا جن میں سے 'جیسی ہے مست جوانی، ویسی ہے رات سہانی' نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔", "زلف علی بتاتے ہیں کہ وہ جلال سے زیادہ آشنا نہیں تھے، اُن کے دوستوں نے بتایا کہ جلال کو سُنو اور جب انھوں نے سُنا تو جلال کی گائیکی نے انھیں متاثر کیا۔", "’کوئی فنکار گائیکی میں تیکنیک استعمال کرتا ہے اور کوئی روح سے گاتا ہے، جلال اپنی روح سے گاتے اور اس کا اظہار کرتے تھے۔ سوشل میڈیا اور ٹک ٹک آنے کے بعد بھی نوجوان اُن کے ری مکس گانوں کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔‘", "’آ میری حیاتی بچا، مٹھا میں مردا پیاں، میڈی درداں ماں جان چھڑا، مٹھا میں مردا پیاں‘ یہ سرائیکی گیت جلال چانڈیو نے کئی سال قبل گایا لیکن اس سے بھی کہیں زیادہ یہ ٹک ٹاک کا مقبول سانگ ہے جو وائرل ہوا۔", "صادق آباد کے نوجوان فقیر رجب علی داؤد پوٹہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے بچپن میں ٹریکٹر پر یہ گیت سُنا تھا جو ان کے علاقے میں کافی مقبول تھا، وہ اس کو گنگناتے تھے، اُن کا ایک دوست ایک مرتبہ ساؤنڈ سسٹم سیٹ کر رہا تھا اس نے کہا کہ کچھ بھی گاؤ۔ انھوں نے یہ کلام گایا جس کے 30 سیکنڈ ریکارڈ کیے اور یہ ٹک ٹاک پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد انھوں نے یہ پورا گیت گایا اور یوں جلال کے اس گیت نے ایک شناخت دی۔", "فقیر رجب علی کے والد واحد بخش فقیر الن فقیر کے پیروکار ہیں اس لیے انھیں گائیکی وراثت میں ملی تھی۔ اُن کا کہنا ہے کہ ’نوجوانوں میں جلال آج بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا کیسٹس کے زمانے میں ہوگا، سمارٹ فونز آنے کے بعد تو اس کا میوزک زیادہ سُنا جاتا ہے۔‘", "ٹرک آرٹ میں تو جلال چانڈیو نظر آتے ہیں لیکن یہ فائن آرٹ کے سٹوڈنٹس کو بھی متوجہ کرتے ہیں۔ سومل سولنگی ٹیکسٹائل ڈیزائنر ہیں، انھوں نے جلال کا ڈیجیٹل پورٹریٹ بھی بنایا تھا۔ ", "اُن کا کہنا ہے کہ جلال چانڈیو ایک عوامی گلوکار تھا جس کو ہر طبقے کے لوگ سُنتے تھے اور یونیورسٹیوں سے لے کر مزدور طبقے تک سب پسند کرتے تھے، اس کی تعلیم نہیں تھی لیکن اس کو شاعری زبانی یاد رہتی یہ اس کی کمنٹمنٹ تھی۔", "میلوں سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’ٹوئٹر سپیس‘ پر جلال چانڈیو میلہ لگایا گیا ہے، جس میں جلال کی ذاتی زندگی، موسیقی کی دنیا میں مقبولیت پر شیئرنگ کی جاتی ہے۔ ", "اس میلے کا خیال ان نوجوانوں نے پیش کیا جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔", "فدا جتوئی برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے کچھ دوست امریکہ، کینیڈا، یورپ اور عرب ممالک میں رات کو ایک گھنٹے کا 'جپسیز' کے نام سے ٹوئٹر سپیس سیشن کرتے ہیں جس کا فوکس سندھ ہوتا ہے۔", "’اپنی دھرتی سے دور بیھٹے ہیں، اس لیے میلے اور ملاکھڑوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔ یوں خیال آیا کہ جلال کا ورچوئل میلہ لگائیں جس میں دوست احباب جلال کے قصے کہانیاں شیئر کریں اور اس کے گیت سنائیں۔ اس طرح یکم جنوری سے یہ سلسلہ شروع کیا جو دس جنوری کو جلال کی برسی کے روز تک جاری رہے گا۔‘", "خلیق جمالی جو ٹوئٹر پر چارن جمالی کے نام سے موجود ہیں خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ’موسم سرما سندھ میں میلوں کا موسم ہوتا ہے، ہمیں خیال آیا کیوں نہ ایک ورچوئل میلہ لگایا جائے یوں ہم نے جلال میلہ کے نام سے مہم چلائی اور وہ نوجوان نسل جس نے جلال کو نہیں سُنا انھیں اس سے روشناس کرا رہے ہیں کہ وہ کتنا بڑا گلوکار تھا اور اس کا انداز کتنا نرالا تھا۔‘", "اس میلے میں شریک طالبہ مسکان چانڈیو کہتی ہیں کہ انھوں نے اس سے قبل جلال کو سُنا تھا لیکن اتنا غور نہیں کیا تھا۔ ’لیکن جب جلال میلے کا آغاز ہوا تو اس کو سُننے کا شوق جاگا اور جب بغور سُنا تو محسوس ہوا کہ کمال کا آرٹسٹ ہے پہلے سنتی تھی لیکن اتنا سمجھ میں نہیں آتا تھا۔‘", "ایک اور طالبہ منیبہ ابڑو کہتی ہیں کہ ’جلال کو بچپن سے سُنا تھا، اُن دنوں میں فوک سننے کی عادت نہیں تھی لیکن جلال نے روشناس کروایا۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-59835462", "summary": "حکومتی دعویٰ ہے کہ منی بجٹ سے غریب طبقے پر بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ نئے ٹیکس اُن کے زیرِ استعمال چیزوں پر نہیں لگ رہے مگر معاشی ماہرین اور صنعتی شعبے کے نزدیک یہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔", "id": "b1c9a271-90da-40a4-b4af-2ae6943f2ac4", "article": ["پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے تقریباً 150 اشیا پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ کو ختم کر دیا گیا ہے یا اس کی شرح 17 فیصد کر دی گئی ہے جس سے حکومت کو اپنے خزانے میں 343 ارب روپے اضافے کی توقع ہے۔ ", "وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے اس منی بجٹ کو حزب اختلاف کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔", "اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ یہ بجٹ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کر جنم دے گا تاہم وزیر خزانہ نے اس بجٹ سے غریب آدمی کے متاثر ہونے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ چھوٹ درآمدی اشیا پر ختم کی گئی جو غریب آدمی استعمال نہیں کرتا۔", "وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے منی بجٹ کے دفاع اور اس سے غریب آدمی کے متاثر نہ ہونے کے دعوے کو معیشت اور تجارت سے وابستہ افراد مسترد کرتے ہیں۔ ", "ان کے مطابق منی بجٹ نا صرف مہنگائی میں اضافہ کرے گا بلکہ اس کی وجہ سے ملک کی معاشی شرح نمو پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ خام مال پر لگنے والا سیلز ٹیکس یا ان پر دی گئی چھوٹ کا خاتمہ ہے جو ملک میں پیداواری عمل کو سست کر سکتا ہے۔", "وزیر خزانہ کے اس دعوے کہ منی بجٹ سے غریب آدمی متاثر نہیں ہو گا، کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہر ٹیکس امور ڈاکٹر اکرام الحق نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے دعوے میں حقیقت نہیں اور یہ منی بجٹ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے گا۔ ", "اُنھوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیکری آئٹم ایک عام آدمی ہی استعمال کرتا ہے جس میں امیر و غریب دونوں شامل ہیں، اب اس پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ اسی طرح پیکٹوں میں دستیاب مرچوں اور مصالحوں پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس کا خریدار امیر کے ساتھ غریب آدمی ہی ہوتا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ڈاکٹر اکرام نے کہا درآمد کیے گئے خام مال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے یا اس پر سیلز ٹیکس کی شرح کو بڑھا دیا گیا ہے جس سے یہ خام مال مہنگا ہو گا جو پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنے گا اور صنعت کار عام صارفین کو زیادہ مہنگی مصنوعات بیچے گا جس کے خریدار امیر و غریب سب ہوتے ہیں۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ ادویات کے خام مال کی درآمد پر 17 فیصد جی ایس ٹی تجویز کیا گیا ہے اور حکومت کہتی ہے کہ یہ قابلِ واپسی ہو گا مگر پاکستان میں ریفنڈز کی تاریخ کو دیکھا جائے تو یہ بہت عرصے بعد ملتے ہیں اور صنعت کار اشیا کی قیمت میں اضافہ کر کے عام آدمی سے قیمت وصول کر لیتا ہے چنانچہ حکومت کی جانب سے لگائے سیلز ٹیکس سے ملک میں دوائیں مزید مہنگی ہوں گی اور اس کا اثر غریب آدمی پر بھی پڑے گا۔ ", "تاہم اُنھوں نے کہا کہ کچن میں استعمال ہونے والی چند بنیادی اشیا مہنگی نہیں ہوں گی کیونکہ یہ سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے اور اس پر ختم ہونے والی چھوٹ میں شامل نہیں۔ ان اشیا میں چینی، چاول، دالیں اور آٹا شامل ہیں۔ ", "ڈاکٹر اکرام الحق نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا چاول کی پیداوار مقامی ہے اس لیے اس پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں، اسی طرح آٹے پر بھی کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا جاتا کیونکہ اس کی پیداوار مقامی طور پر ملوں میں ہوتی ہے اور یہ درآمد نہیں کیا جاتا۔ ", "ڈاکٹر اکرام نے بتایا کہ چینی پر درآمد کی سطح پر پہلے سے سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور یہ اس لیے منی بجٹ کا حصہ نہیں۔ اسی طرح دالوں کی مقامی پیداوار بھی ہوتی ہے اور یہ درآمد بھی کی جاتی ہیں۔ درآمد کی جانے والی دالیں پہلے سے سیلز ٹیکس کے نیٹ میں ہیں جبکہ مقامی پیداوار پر یہ نہیں لگایا جاتا۔ ", "معاشی امور پر نظر رکھنے والے صنعت کار زبیر موتی والا نے اس سلسلے میں کہا کہ ایک عام اور غریب آدمی کا اس منی بجٹ سے متاثر ہونا لازمی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب صنعتی خام پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہو گی تو اس کا لازمی نتیجہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں برآمد ہو گا۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط لینے کے لیے لوگوں کی جیب سے دو ارب ڈالر نکالنے جا رہی ہے۔", "زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ اس منی بجٹ کی منظوری کے بعد لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئے گی جو ایک غریب آدمی کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید مشکلات کا شکار بنائے گا۔ ", "صنعت کار طبقے کے مطابق خام مال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے اور اس کی شرح 17 فیصد کرنے سے معیشت اور پیداواری عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور خام مال کے مہنگا ہونے سے پیداواری عمل سست روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے جو روزگار کے مواقع کو کم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔", "فیڈریشن آف پاکستان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر خان نے اس سلسلے میں کہا کہ خام مال کے مہنگا ہونے سے جب مصنوعات مہنگی ہوتی ہیں تو یہ سمگلنگ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ ", "اُنھوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا ملک میں خوردنی تیل کی زیادہ قیمت کی وجہ سے ایران سے سمگل شدہ خوردنی تیل اب زیادہ مارکیٹ میں آرہا ہے جس کا اثر خوردنی تیل کی صنعت پر پڑ رہا ہے۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے صنعتی شعبے کے خام مال پر سیلز ٹیکس کی شرح کو بڑھایا ہے اور اس پر دی گئی چھوٹ کو ختم کیا ہے اس کا اثر صنعتوں پر پڑے گا اور پیداواری عمل اس سے سست روی کا شکار ہو گا جو عام آدمی کے لیے ملازمتوں کے کم مواقع پیدا کرے گا۔", "زبیر موتی والا نے اس سلسلے میں کہا کہ خام مال پر سیلز ٹیکس صنعتی شعبے کی کاروباری لاگت کو بڑھائے گا اور اس کے دو نتیجے نکل سکتے ہیں ایک تو زیادہ لاگت کی وجہ سے مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی جو غریب آدمی کو متاثر کریں گی", "دوسرا پیداواری عمل میں کمی آئے گی اور اس کی وجہ سے کم پیداوار ہو گی تو کم ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے یا کوئی صنعت پہلے سے موجودہ ملازمین میں بھی چھانٹی کر دے تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔ اُنھوں نے دونوں صورتوں میں اس کا اثر غریب آدمی پر پڑے گا۔ ", "پاکستان میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ کا پیش کرنا آئی ایم ایف کے مطالبات کا ایک حصہ ہے جنھیں پورا کر کے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط وصول ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی اگلی قسط کے لیے پاکستان کا کچھ پیشگی اقدامات اٹھانا لازمی ہے جن میں ایک سٹیٹ بینک آف پاکستان کا خود مختاری کا بل ہے اور اس کے ساتھ 400 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔", "ڈاکٹر اکرام الحق نے اس سلسلے میں کہا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں 5800 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ رکھا تھا تاہم آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے اس سال ملک میں ٹیکس آمدنی 6200 ارب روپے ہو۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ 400 ارب اضافی منی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے اور اس کی شرح میں اضافہ کر کے اکٹھا کیا جائے گا۔ اسی طرح 400 ارب اضافی اکٹھا کرنے کے لیے پٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔", "ڈاکٹر اکرام نے کہا اگرچہ حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر مالیاتی خسارہ دور کرنے کے لیے یہ اقدامات کر رہی ہے تاہم اس سے ملک کا بڑھتا ہوا مالیاتی خسارہ ختم ہوتا مشکل نظر آرہا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-56774794", "summary": "تجزیہ کاروں کے بقول شوکت ترین بطور ایک بزنس مین، بینکر اور سابق وزیر خزانہ زیادہ کار آمد ہوسکتے ہیں، جس عمر میں وہ ہیں لگتا بھی ہے کہ وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔", "id": "21b98a7e-63f6-40f1-80e6-fa930d4fc33c", "article": ["پاکستان میں عام انتخابات سے قبل ترقی کے پہیے کی رفتار میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مشن کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی نظر کرم اب سینئر بینکر شوکت ترین پر پڑی ہے جن کو مشیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ ", "شوکت ترین اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی حکومتوں کے ساتھ کام کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔", "شوکت ترین کی پیدائش ملتان میں کرنل ڈاکٹر جمشید گھر میں ہوئی، مختلف کینٹونمنٹ سکولوں میں زیر تعلیم رہنے کے بعد انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔", "انھوں نے 1975 میں سٹی بینک میں ایک ٹرینی کے طور ملازمت اختیار کی اور سٹی بینک تھائی لینڈ کے صدر کے منصب پر فائز رہے، سٹی بینک کے ساتھ 22 سال منسلک رہنے کے بعد 1997 میں میاں نواز شریف کی حکومت کے کہنے پر وہ پاکستان آئے اور انھوں نے حبیب بینک کی کامیاب ری اسٹریکچرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ بینک 230 ملین ڈالرز کے خسارے سے 30 ملین ڈالرز منافع میں آگیا۔ 2000 میں وہ حبیب بینک سے بطور صدر فارغ ہوئے اور یونین بینک میں ملازمت اختیار کی جس کے شیئرز سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے حوالے کیے گئے۔", "2008 میں وہ کراچی سٹاک ایکسچینج کے صدر رہے، جہاں سے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پہلے یوسف رضا گیلانی کے مشیر خزانہ اور بعد میں سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے انہیں وزیر خزانہ کا منصب دیا گیا۔", "ان دنوں آئی ایم ایف کے قرضے کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم بھی مجوزہ تھی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے معاملے میں چھوٹے صوبوں کی شکایات کو دور کریں اور ہر صوبے کو اس کا حق ملے۔ فروری 2010 میں وہ مستعفی ہوگئے، جس کی وجہ انہوں ذاتی مصروفیات بیان کیں۔", "خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سلک بینک میں شوکت ترین کے چھیاسی فیصد حصص تھے اور نئے سرمایہ کاروں کا یہ مطالبہ تھا کہ وہ بینک کے کاروبار کو مکمل وقت دیں۔", "ان دنوں وہ ایوان بالا میں امیر ترین سینیٹر تھے ان کے پاس چوّن کروڑ پچپن لاکھ کی جائیداد، دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی گاڑیاں اور مختلف مالیاتی ادراوں اور بینکوں میں تین ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی ہے۔", "وہ گالف کا شوق رکھتے ہیں ان کے تین بچے ہیں، اس کے علاوہ چلڈرن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بھی مالی معاونت کرتے ہیں۔", "شوکت ترین مشیر خزانہ جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ چاہتے ہیں تاکہ ترقی کا پیہ تیزی رفتاری سے گھومے۔ ", "معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم نے گذشتہ روز شوکت ترین سے ملاقات کی تھی وہ بتاتے ہیں کہ انہیں شوکت ترین نے بتایا کہ وہ گروتھ پر فوکس کریں گے اس میں وہ ہاؤسنگ پر کام کریں گے۔ ", "’اس کے علاوہ جو وفاقی حکومت کا ترقیاتی فنڈ ہے وہ پچھلے دو سالوں میں بہت کم خرچ کیا گیا ہے اس کو ترقیاتی کاموں میں خرچ کریں گے، تیسرا چین اقتصادی راہدری کا پورا استعمال کریں گے اور چین کو کہیں کہ یہاں آکر کارخانے لگائیں خاص طور پر چمڑے اور ٹیکسٹائل وغیر کے شعبے میں تاکہ یہاں سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہو اور ملک میں پیسہ آئے۔‘", "مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شوکت ترین خوش قسمت ہیں کہ انہیں حفیظ شیخ اور اسد عمر سے بہتر حالات ملے ہیں، بقول ان کے گروتھ فطری ہوتی ہے، مصنوعی طور پر اس کو عارضی بنیادوں پر ہی بڑہایا جاسکتا ہے۔ ", "’حکومت اور آئی ایم ایف سب نے اس سال کا تخمینہ لگایا تھا کہ ڈیڑھ فیصد گروتھ ہوگی لیکن جیسے جیسے یہ مالی سال ختم ہو رہا ہے اس کا تخمیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک اور حکومت نے یہ شرح تین فیصد کردی ہے اور ہم کہہ رہے ہیں کہ چار سے پانچ فیصد آئے گی کیونکہ گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔‘", "’اتفاق کی بات ہے کہ جو برا وقت تھا گذر گیا اور شوکت ترین ایک آئیڈیل ٹائم میں جب غیر ملکی ذخائر کھڑے ہوچکے ہیں، ترسیلات بہتر ہوچکی ہیں ایک بہترین صورتحال میں انہیں قلمدان ملا ہے اب آئی ایم ایف نے بھی شرح نمو چار فیصد کی بات کردی ہے اگر وہ اس شرح کو 6 فیصد تک لے کر جائیں گے تو بات بنے گی اگر یہ شرح چار سے ساڑھے چار فیصد آجاتی ہے تو وہ تو پہلے سے متعین ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ شوکت ترین بطور ایک بزنس مین، بینکر اور سابق وزیر خزانہ زیاد کار آمد ہوسکتے ہیں، جس عمر میں وہ ہیں لگتا بھی ہے کہ وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ آئی ایم ایف کا جو بہت سخت پروگرام ہے اس میں رہتے ہوئے معشیت کو کیسے بحال کیا جائے؟", "اس پروگرام میں رہتے ہوئے ایک ایسا فریم ورک دیں جس سے مہنگائی کم ہو، روزگار بڑہے اور جی ڈی پی کی گرورتھ میں اضافہ ہو۔ ", "’یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پوری دنیا میں اور کووڈ کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف کا بھی کافی لچکدار رویہ ہے پاکستان کو جس طرح ہم نے دیکھا کہ کافی محاذ پر فائدہ ہوا ہے جیسے ایکسپورٹ کا بڑھنا ترسیلات کا بڑھنا اور شرح سود میں کمی جو قدر حالات بہتر ہیں۔‘", "ماہر معاشیات، نجکاری اور حکومت کی ٹیکس اصلاحات کمیٹی کے سابق رکن اشفاق تولہ کا کہنا ہے کہ ’سابق وزیر اعظم شوکت عزیز معشیت بٹھاکر چلے گئے تھے اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو آئی ایم ایف کا ایک نقشہ ملا جس پر عمل پیرا کیا گیا۔ شوکت ترین جانتے ہیں اس پر عمل کرنے سے کیا تباہی ہوئی اگر وہ دوباہ اسی تصویر کو پینٹ کرتے ہیں تو تباہی مقدر بن سکتی ہے۔‘", "’آئی ایم ایف عقل کل نہیں ہے 20 ارب ڈالر پاکستان جیسے ملک کو جس کے کھربوں ڈالرز کے اثاثے ہیں کہیں سے بھی کمرشل قرضہ مل سکتا ہے۔‘", "عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو مالی مدد کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر شرائط بھی عائد کی ہیں، تجزیہ نگار مزمل اسلم کہتے ہیں کہ پاکستان نے تاریخی طور پر دو مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا ہے ایک مرتبہ اسحاق ڈار کے زمانے میں دوسرا شوکت عزیز کے زمانے میں جب ابتدائی میں ختم کردیا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہمارے پیسے آگئے ہیں حالات کافی بہتر ہیں۔", "’آئی ایم ایف کو ہم نے دس بار پروگرام میں چھوڑا ہے اگر وزیر اعظم اور مشیر خزانہ کے درمیان یہ روڑے اٹکاتے ہیں تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کو چھوڑ دیں، میری معلومات کے مطابق شوکت ترین کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا کہ آئی ایم ایف کو بتائیں کہ ہم بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے۔‘", "تحریک انصاف کی حکومت کے دوران تین بار وزیر خزانہ تبدیل کیے گئے ہیں جس میں پہلے وزیر خزانہ اسد عمر رہے، اس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو لایا گیا اور اس کے بعد حماد اظہر کو یہ ذمہ داری دی گئی اس کے بعد شوکت ترین کو یہ منصب دیا گیا ہے۔", "تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ ’حکومت کی اپنی جو اندر کی سیاست ہے یا جو بیورو کریسی کی سیاست ہے وہ سب سے زیادہ خطرناک ہے، اس حکومت میں جتنے وزرا اور مشیر تبدیل ہوئے اس میں ان کا خیال نہیں ہے کہ کوئی عوام کے دباؤ کا نتیجہ تھے کیونکہ عوام کا تو دباؤ ہر وقت ہوتا ہے اس کو مہنگائی کم چاہیے، اس طرح آئی ایم ایف کا بھی ایک دبدبا ہوتا ہے مگر اس کو بھی سنبھالا جاسکتا ہے۔", "’شوکت ترین کے لیے سب ایک چیلنج یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت یا حکومت کے اندر کی سیاست ہے وہ اس سے آزاد رہیں تو وہ ضرور ڈیلیور کرسکیں گے ورنہ ان کے لیے بھی مشکلات رہیں گی۔ بظاہر یہ ہی لگ رہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے اور روزگار کا مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ دو سال رہے گئے ہیں انہیں اگلے الیکشن میں جانا ہے۔ ‘", "ماہر معاشیات، نجکاری اور حکومت کی ٹیکس اصلاحات کمیٹی کے سابق رکن اشفاق تولہ کا کہنا ہے بغیر کسی تفریق اور سیاسی طاقت اور لابی کے دباؤ کے بغیر ٹیکس اصلاحات لائیں گے اور معشیت کا پیہ چلائیں تو بہتر ہوگا ورنہ ان کا مقدر بھی وہ ہی ہوگا جو ان کے پیشرو کا ہوچکا ہے۔ ", "سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے ساتھ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کا قومی احتساب بیورو میں ریفرنس دائر تھے، جس میں سے احتساب عدالت نے انہیں بری کردیا تھا تاہم قومی احتساب بیورو نے اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ", "رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا الزام تھا۔نیب کا الزام ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے اس دور میں بطور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔", "اسلام آباد ہائی کورٹ میں گذشتہ سماعت کے موقعے پر شوکت ترین کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے رکن ہیں ان کے خلاف نیب کی اپیل کو مسترد کرکے انہیں بری جائے، عدالت نے موقف اختیار کیا کہ کوویڈ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اس اپیل پر فوری سماعت ممکن نہیں، مزید سماعت غیر اعلانیہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔", "شوکت ترین پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انھوں نے وزیر خزانہ کے منصب کے باوجود اپنے سلک بینک کےلیے زر (ایکوٹی) کا انتظام کیا تھا، جو کانفلیکٹ آف انٹریسٹ تھا۔", "شوکت ترین تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے کزن ہیں، متنازع ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے اپنے ایک حالیہ پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے رشتے دار ہیں، یاد رہے کہ انور مجید سابق صدر آصف زرداری کے دیرینہ دوست ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-55819530", "summary": "1960 میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کرنل مختار حسین نے باسمتی چاول کا نیا بیج دریافت کیا جس کی کاشت سے باسمتی چاول کی جو فصل تیار ہوئی وہ معیار میں بہت اعلیٰ تھی اور اس چاول کی خوشبو بھی بہت اچھی تھی۔", "id": "10ea69fc-36fc-4f32-958d-e222ab5000a2", "article": ["پاکستان میں باسمتی چاول کی ایک بہت مشہور اور اچھی قسم 'کرنل باسمتی' رہی ہے جو اب پاکستان میں ناپید ہے", "پاکستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی، سیاسی اور دیگر محاذوں کے علاوہ چاول کے محاذ پر بھی ایک جنگ جاری ہے اور اس لڑائی میں بھی ایک ’کرنل‘ کا اہم کردار ہے۔ ", "پاکستان اور انڈیا اس وقت یورپی یونین میں باسمتی چاول کے حقوق کی قانونی جنگ میں ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ انڈیا کی جانب سے باسمتی چاول کو خالصتاً انڈین پراڈکٹ قرار دینے کی درخواست یورپی یونین میں جمع کرائے جانے کے بعد پاکستان نے بھی اس حوالے سے اپنا جوابی دعویٰ جمع کرایا ہے جس میں باسمتی چاول کو پاکستان اور انڈیا کی مشترکہ پراڈکٹ قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ", "امکان یہی ہے کہ انڈیا اور پاکستان کی جانب سے جمع کروائے گئے دعوؤں پر فیصلہ کرنے میں یورپی یونین کو ابھی کچھ مہینے لگیں گے۔ تاہم باسمتی چاول کی پاکستان اور انڈیا میں تاریخ بہت سارے دلچسپ حقائق سے بھری ہوئی ہے۔", "پاکستان میں باسمتی چاول کی ایک بہت مشہور اور اچھی قسم ’کرنل باسمتی‘ رہی ہے جو اب پاکستان میں ناپید ہے اگرچہ ابھی بھی باسمتی کی کچھ اقسام کو کرنل باسمتی کا لیبل لگا کر فروخت کیا جاتا ہے تاہم یہ اصلی کرنل باسمتی چاول نہیں ہے۔ تاہم انڈیا میں کرنل باسمتی چاول مل جاتا ہے جو وہاں دوسرے نام سے فروخت ہوتا ہے۔ پاکستان میں کرنل باسمتی چاول کیسے متعارف ہوا اس کی ایک دلچسپ تاریخ ہے۔ ", "باسمتی چاول کی تاریخ ", "پاکستان اور انڈیا میں باسمتی چاول کی تاریخ لگ بھگ دو سو سال پرانی ہے۔ پنجابی زبان کے معروف شاعر وارث شاہ کی شاعری میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ ", "پاکستان میں چاول کے شعبے کے ماہر زاہد خواجہ نے بتایا کہ ہیر وارث شاہ میں باسمتی کی خوشبو اور اس کی خصوصیات کا ذکر ملتا ہے۔", "’مشکی چاولاں دے بھرے آن کوٹھے سویں پتی تے جھونڑے چھڑی دے نی", "باس متی مسافری بیگمی سن ہر چند تے زردیے دھری دے نی‘", "(خوشبو دار چاولوں سے کمرے بھر لیے سویں پتی اور جھونے صاف کر لیے، ان میں باسمتی، مسافری، بیگمی بھی تھے۔ ہرچند اور زردئیے بھی پڑے ہوئے تھے)۔", "’پاکستان میں کرنل باسمتی کی ورائٹی ایک کرنل صاحب کی وجہ سے متعارف ہوئی تھی‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "باسمتی چاول کی پیداوار انڈیا اور پاکستان کے مخصوص حصوں تک محدود تھی اور یہاں پیدا ہونے والے باسمتی چاول کا الگ ذائقہ اور خوشبو تھی۔ اس کی پیداوار کا تاریخی علاقہ چناب اور ستلج دریاؤں کا درمیانی حصہ ہے۔ پاکستان میں سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے اضلاع باسمتی چاول کی پیداوار کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔", "دوسری جانب انڈیا میں مشرقی پنجاب، ہریانہ، انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میں تاریخی طور پر اس کی کاشت کی جاتی رہی ہے۔", "زاہد خواجہ نے بتایا کہ کالا شاہ کاکو میں قائم رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے سنہ 1926 میں باسمتی چاول کی ایک قسم دریافت کی جسے باسمتی 370 کا نام دیا گیا ۔ یہ دریافت حافظ آباد کے ضلع میں ہوئی جو چاول کی اس قسم کی کاشت کے لیے بہت سازگار تھا۔ یہ قسم اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے بہت جلد مشہور ہوئی اور اس کی کاشت وسیع پیمانے پر ہونے لگی۔", "پاکستان میں باسمتی کیسے کرنل باسمتی بنا ", "پاکستان میں کرنل باسمتی چاول کی بہت مشہور ورائٹی رہی ہے اور اس کی بہت زیادہ طلب بھی رہی ہے۔ پاکستان میں باسمتی چاول کرنل باسمتی کیسے بنا اس کے بارے میں زاہد خواجہ نے بتایا کہ پاکستان میں کرنل باسمتی کی ورائٹی ایک کرنل صاحب کی وجہ سے متعارف ہوئی تھی۔", "سنہ 1960 میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کرنل مختار حسین نے باسمتی چاول کا نیا بیج دریافت کیا۔ اس بیچ کی کاشت سے باسمتی چاول کی جو فصل تیار ہوئی وہ معیار میں بہت اعلیٰ تھی اور اس چاول کی خوشبو بھی بہت اچھی تھی۔", "سنہ 1960 میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کرنل مختار حسین نے باسمتی چاول کا نیا بیج دریافت کیا", "زاہد خواجہ نے بتایا کہ کرنل صاحب نے اپنے طور پر یہ بیج دریافت کیا تھا اور اس میں حکومتی سطح سے کوئی معاونت نہ تھی تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ کرنل مختار کا باسمتی ہے۔ کچھ عرصے بعد یہ ’کرنل دا باسمتی‘ کہا جانے لگا اور پھر صرف کرنل باسمتی رہ گیا۔ اپنے معیار اور خوشبو کی وجہ سے یہ بہت مقبول ہو گیا اور پاکستان میں اس کی پیداوار بھی بڑھی۔", "زاہد نے بتایا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان 65 کی جنگ کے دوران جب شکر گڑھ کے کچھ علاقے انڈیا کے قبضے میں گئے تو کرنل باسمتی چاول کی کھڑی فصل سے بیج لے گئے اور گورداسپور اور اس کے گردونواح کے علاقے میں اس کی کاشت شروع کر دی اور اس کی برآمد شروع کر دی۔", "فیصل حسین جو کرنل مختار حسین کے بیٹے اور زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد کی متعارف کرائی گئی باسمتی چاول کی قسم کرنل باسمتی کے نام سے اندرون و بیرون ملک مشہور ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ اس کا دانا بڑا تھا اور یہ خوشبو کی وجہ سے زیادہ طلب میں آیا۔", "انھوں نے کہا کہ ان کے والد کو جب ورثے میں زمین ملی تو ان کی زمین کمزور اور کلراٹھی تھی لیکن باسمتی کی کاشت کے لیے بہت آئیڈیل زمین واقع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ان کے والد نے ورائٹی دریافت کی یا باسمتی کی پہلے سے موجود ورائٹی سے پیوند کاری کر کے اس ورائٹی کی کاشت کی جو کرنل باسمتی کے نام سے مشہور ہوئی اس کے بارے میں وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے تاہم یہ ورائٹی بہت مشہور ہوئی اور کرنل باسمتی کے نام سے فروخت ہونے لگی۔ ", "انھوں نے کہا یہ ورائٹی پہلے کسان نے پسند کی کیونکہ وہ کمزور زمین پر بھی کاشت ہوتی تھی بعد میں رائس ملز اور تاجروں نے بھی اسے قبول کیا۔", "انھوں نے کہا کرنل باسمتی کو حکومتی سرپرستی تو نہ ملی تاہم نجی طور پر اس کی طلب اتنی زیادہ بڑھی کہ یہ کرنل باسمتی کے نام سے مشہور ہوئی۔", "چاول کی بوائی کی جا رہی ہے", "فیصل نے بتایا کہ 65 کی جنگ کے دوران جب شکر گڑھ کا علاقہ انڈین فوج کے قبضہ میں آیا تو اس کا بیج انڈین فوج اپنے ساتھ لے گئی اور اس کی کاشت پاکستان کے ملحقہ انڈیا کے علاقوں میں شروع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بارے میں دستاویزی ثبوت ہیں۔ ان کے مطابق یہ بیج اور بھی جگہوں سے انڈیا پہنچا تاہم اس کے ثبوت نہیں ہیں۔ ", "انھوں نے بتایا کہ پاکستان اور انڈیا میں کرنل باسمتی سے پیوندکاری کر کے باسمتی کی دوسری اقسام بھی پیدا کی گئیں۔ انھوں نے کہا کرنل باسمتی کو کئی ناموں سے انڈیا میں پکارا جاتا ہے جس میں پاکستان باسمتی، پنجاب باسمتی، امرتسری باسمتی وغیرہ شامل ہیں۔", "فیصل نے بتایا کہ جب وہ اسی کی دہائی میں ہریانہ انڈیا میں ایک زرعی کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تو وہاں موجود افراد نے کرنل باسمتی دریافت کرنے پر میرے والد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کے والد کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے باسمتی بیج سے انڈیا اور پاکستان دونوں کے کسانوں نے فائدہ اٹھایا۔", "کرنل باسمتی کی پیداوار کیسے کم ہوئی ", "پاکستان میں کرنل باسمتی کی پیداوار کو اس وقت دھچکا لگا جب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سوشلزم پالیسیوں کا نفاذ کیا گیا۔ ", "زاہد خواجہ نے کہا سوشلسٹ حکومت میں معیار سے زیادہ مقدار کو دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی بھٹو صاحب کی سوشلسٹ حکومت نے یہی کیا جب انھوں نے چاول کی پیداوار بڑھانے کی بات کی تو باسمتی کی ایک نئی قسم متعارف کرائی گئی جس کی پیداوار پہلے والی قسم سے دگنی تھی۔", "پیداوار تو بڑھی لیکن معیار نہیں تھا اور حکومت کیونکہ خود سب سے بڑی خریدار تھی اس لیے کرپشن کا عنصر بھی اس میں شامل تھا ۔ لوگوں نے کرنل باسمتی کو سائیڈ پر رکھا اور باسمتی کی نئی قسم کاشت کی جس کی مقدار بہت زیادہ تھی لیکن وہ کوالٹی میں اچھی نہ تھی۔", "زاہد نے کہا کہ کرنل باسمتی کی ورائٹی آہستہ آہستہ ختم ہوتی گئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ یہ بالکل ختم ہو گئی۔ انھوں نے کہا اگرچہ آج بھی باسمتی چاول کی کچھ اقسامِ کرنل باسمتی کے نام سے بیچی جاتی ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی کرنل باسمتی نہیں ہے۔", "فیصل حیسن نے بتایا کہ مارکیٹ میں جو باسمتی کرنل باسمتی کے نام پر بک رہا ہے یہ وہ کرنل باسمتی نہیں جس کی ورائٹی ان کے والد نے متعارف کرائی تھی اور سپر کرنل ایک الگ ورائٹی ہے جسے اوریجنل کرنل باسمتی سے بہتر پیش کر کے بیچا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کرنل باسمتی کی وہ ورائٹی نہیں ہے جو ان کے والد نے متعارف کرائی تھی۔", "چاول کے برآمد کنندہ توفیق احمد نے تصدیق کی کہ اصل کرنل باسمتی تو اب نہیں ہے تاہم خریدار کے لیے آج بھی باسمتی کی دوسری اقسام کے ساتھ کرنل باسمتی کا لفظ لکھا جاتا ہے کیونکہ ایک زمانے میں یہ اعتماد کا نام تھا اور کرنل باسمتی ایک مشہور برانڈ رہا۔ ", "باسمتی چاول پر انڈیا اور پاکستان کا تنازع", "انڈیا اور پاکستان کے درمیان باسمتی چاول پر تنازع نہیں ہے۔ انڈیا اس کے حقوق اپنے نام پر محفوظ کروانا چاہتا ہے جب کہ پاکستان کے نزدیک یہ دونوں ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ", "اس طرح پاکستان میں آج انڈین ورائٹی 1121 کو مقامی نام دے کر بیچا اور بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہوتا آ رہا ہے اور انڈیا اور پاکستان دونوں اپنے ہاں پیدا ہونے والی باسمتی چاول کی مخصوص اقسام کو مقامی نام دے کر بیچتے رہے ہیں۔ ", "انھوں نے بتایا کہ انڈیا نے سنہ 2004 میں باسمتی چاول کے حقوق اپنے نام پر محفوظ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا اور یورپی یونین نے پاکستان کے سپر باسمتی اور انڈیا کے پوسا باسمتی کو زیرو ٹیرف کا یکساں ٹریٹمنٹ دیا اور یہ بات یورپی یونین کی ریگولیشن میں درج ہے۔", "وہ کہتے ہیں کہ انڈیا کا جغرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) کا حق اپنے نام محفوظ کرنے کا دعویٰ اس لیے صحیح نہیں ہے کہ باسمتی کی پہلی ورائٹی کی دریافت کولو تارڑ حافظ آباد میں سنہ 1926 میں کی گئی جو پاکستان میں واقع ہے۔", "فیصل حسین نے کہا انڈیا نے یورپین یونین میں اکیلے جا کر غلطی کی کیونکہ باسمتی چاول کا روایتی علاقہ ستر سے اسی فیصد پاکستان میں واقع ہے اور صرف کچھ حصہ انڈیا میں ہے کہ جو باسمتی چاول کا روایتی علاقہ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا نے باسمتی کو انڈسٹریل کر دیا اور وہ جو چار ملین ٹن چاول باسمتی کے نام سے دنیا کو بیچ رہا ہے اور وہ باسمتی نہیں ہے۔ ", "انھوں نے کہا انڈیا کے مقابلے میں ہمیں حکمت عملی سے چلنا ہو گا اور اس حقیقت کو اجاگر کرنا ہو گا کہ پاکستان میں باسمتی چاول کے روایتی علاقے ہیں۔", "انھوں نے کہا پاکستان اور انڈیا کو باسمتی چاول کے روایتی علاقے ورثے میں ملے۔ یہ چناب اور راوی کے درمیان کا علاقہ اور انڈیا میں ڈیرہ دون کا علاقہ ہے۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت لاہور کے ساتھ جو نیا شہر بسانے جا رہی ہے یہ علاقہ بھی باسمتی چاول کا روایتی علاقہ رہا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-48878310", "summary": "انڈین وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ کے دستاویزات ’نوآبادیاتی‘ دور کے بریف کیس کی جگہ سرخ بہی کھاتہ میں اٹھا رکھے تھے۔", "id": "cb693042-0ca3-5247-b01c-95a8be3d4fe5", "article": ["انڈین وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعے کو اپنا پہلا بجٹ پیش کیا، جس میں دلچسپ بات یہ تھی کہ انھوں نے بجٹ کے دستاویزات ’نوآبادیاتی‘ دور کے بریف کیس کی جگہ سرخ تھیلی میں اٹھائے ہوئے تھے۔ ", "نرملا سیتارمن نے، جو انڈیا کی تاریخ کی دوسری خاتون وزیرِ خزانہ ہیں، جس سرخ تھیلی میں بجٹ دستاویزات اٹھائے رکھے تھے اسے ہندی زبان میں بہی کھاتہ کہتے ہیں۔ ", "ان کے اقتصادی مشیر کرشنا مورتی سبریمنین کے مطابق یہ ’مغربی سوچ کی غلامی‘ کے خاتمے کی علامت ہے۔", "یاد رہے کہ یہ انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دوسرے دورِ حکومت کا پہلا بجٹ ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "نرملا سیتارمن اس سے پہلے انڈیا کی وزیرِ دفاع رہ چکی ہیں۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں انھوں نے معاشرے کے درمیانے طبقے کے لیے گھروں کی سہولت، نئے کاروبار کے لیے مراعات، اور انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ", "ان سے پہلے سنہ 1970-71 کے دوران انڈیا کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی نے وزیرِ خزانہ کے اضافی فرائض سرانجام دیے تھے۔ ", "پالیمانی سپیکر اوم برلا نے بجٹ تقریر کے بعد انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ’انڈیا کی پہلی کل وقتی خاتون وزیرِ خزانہ‘ کہہ کر پکارا ہے۔ ", "تاہم ان کی بجٹ کے موقع پر استعمال کردہ سرخ تھیلی انڈیا اور دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے۔", "جہاں کچھ لوگوں نے انڈین روایتوں کی پاسداری کرنے پر نرملا سیتارمن کی تعریف کی تو دوسری طرف کچھ ناقدین نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریافت کیا کہ وہ بجٹ پیش کرنے کے لیے پالیمان میں کار کی جگہ بیل گاڑی پر کیوں نہیں آئیں۔", "کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر بھی مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے کہ کیا ان کی بجٹ تقریر کاغذ کی جگہ کھجور کے پتوں پر لکھی ہوئی تھی۔", "بجٹ بریف کیس انڈیا کی نوآبادیاتی تاریخ کا اہم حصہ رہا ہے۔ معروف مصنف سمانتھ سبریمنیم کے مطابق ’یہ ایک اہم نوآبادیاتی اثاثہ ہے جو ہمیں برطانیہ کے چانسلر برائے خزانہ کی کئی دہائیوں تک دی جانے والی بجٹ تقاریر کی یاد دلاتا ہے۔‘", "لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انڈیا کے کسی وزیرِ خارجہ نے بجٹ بریف کیس کو استعمال نہیں کیا۔ ", "انڈیا کے پہلے وزیرِ خزانہ آر کے شان مکھم چیٹی نے اپنی بجٹ تقریر میں چمڑے کا بستہ استعمال کیا تھا، جو بریف کیس جیسا ہی تھا۔ ", "اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ انگریزی زبان کا لفظ ’بجٹ‘ ایک پرانے فرانسیسی لفظ سے بنا ہے جس کا مطلب چھوٹا بیگ ہے۔ ", "روایت کے مطابق برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز میں اقتصادی پالیسی کا اعلان کرتے وقت چمڑے کا ایک بستہ لایا جاتا تھا۔ اب وہاں اس کا جدید متبادل سرخ بجٹ بوکس ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-52568628", "summary": "چین میں ملکی سطح پر ہونے والے دو ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے قومی معیشت پر بہت تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ رواں برس پہلے تین ماہ کی معیشت 6.8 فیصد سکڑ گئی ہے۔ چیئرمین ماؤزےدنگ کی 1976 میں موت کے بعد پہلی مرتبہ چین کی معشیت پھیلنے کی بجائے کم ہوئی ہے۔", "id": "01a1cfaa-c9f2-9949-83e1-6eb8e3fcbc08", "article": ["چین کی لائیو سٹریمنگ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر چکی ہے", "چین کے مشہور شہر ووہان کے نائب میئر لی کیانگ نے شاپنگ کے لائیو سٹریمنگ کے سب سے بڑے ایونٹ کا آغاز کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا کہ ’میں کچھ گھبرا رہا ہوں۔‘ ووہان حال ہی میں کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور شہر بن گیا ہے۔ ", "عموماً چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ہم اس طرح کی باتیں نہیں سنتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس جیسے تباہ کن واقعے کے بعد چین کی معیشت کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کے ساتھ لی کیانگ عزمِ مصمم لیے ہوئے موجود ہیں۔ ", "وہ اپنے ایک پسندیدہ ریستوران کے سامنے بڑی چاہ کے ساتھ ووہان کے خشک نوڈلز سمیت، مقامی مزیدار غذاؤں کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں سے کہہ رہے تھے کہ وہ ان سے لطف اندوز ہوں۔ ", "ملکی سطح پر ہونے والے دو ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے قومی معیشت پر بہت تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس برس پہلے تین ماہ اس کی معیشت 6.8 فیصد سکڑ گئی ہے۔ چیئرمین ماؤزےدُنگ کی 1976 میں موت کے بعد پہلی مرتبہ چین کی معشیت پھیلنے کی بجائے کم ہوئی ہے۔ ", "لیکن ماضی کی نسبت اب چینی رہنما زیادہ عملیت پسند ہیں، خاص کر ایک ایسے وقت میں جب چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ایک ایسے دور سے گزرنے جارہی ہے جس کا چین کو اس سے پہلے کوئی تجربہ نہیں ہے۔", "ووہان چین کے صوبے ہُوبائی کا دارالحکومت ہے۔ پورے صوبے میں معیشت کی بحالی کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہر گھر کے کروڑوں چینیوں کو شامل کیا گیا ہے جہاں ان سے چین کی نامور شخصیت اس مہم میں شامل ہونے کو کہہ رہی ہیں۔ میئر لی اور ان کے رفقا مقامی مصنوعات کی تشہیر کر رہے ہیں اور سیلز کے اعداد و شمار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔", "اور نتائج کیا برآمد ہورہے ہیں؟ چین کا مقامی میڈیا بتا رہا ہے کہ مہم کے آغاز کے پہلے دن یعنی اٹھ اپریل کو صوبہ بھر میں لائیو سٹریمنگز کی وجہ سے 25 لاکھ ڈالرز کی سیل ہوئی۔ انھوں نے پہلے نو گھنٹوں میں تین لاکھ اشیا فروخت کیں، ان میں 40 ہزار کے قریب میئر لی کے پسندیدہ خشک نوڈلز بھی شامل تھے۔", "ووہان کی نائب میئر کی لائیو سٹریمنگ کے دوران کیمرے پر بنایا گیا سکرین شاٹ", "اس وقت ہُوبائی ہی وہ واحد صوبہ نہیں ہے جو چین کی لائیو سٹریمنگ کی صنعت سے استفادہ کر رہا ہے۔ ہونان، شینڈونگ اور گوانگزی کے کئی مقامی رہنما اور حکام ’سماجی فاصلہ' اپناتے ہوئے اب خود سے اپنے علاقوں کی مصنوعات کے سیلزمین بن گئے ہیں۔ وہ اپنے علاقوں کی مصنوعات کی تشہیر کر کے اب اپنے عوام کے سامنے کمیونسٹ پارٹی کی ایک نئی شبیہ پیش کر رہے ہیں۔", "شنگھائی شہر سے تعلق رکھنے والی مارکیٹنگ کی ایک کمپنی، فائرورکس کے سربراہ اینڈریا فین کہتے ہیں کے وبا کے دوران لائیو سٹریمنگ کے ذریعے سیل بڑھانے کے طریقے نے ’یقیناً امید پیدا کی ہے اور سیل کی کمپنیوں کے لیے کئی در کھولے ہیں تاکہ وہ مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری کریں جسے سے سروسز سیکٹر کے علاوہ دیگر صنعتی شعبوں کو بھی مدد ملتی ہے۔‘", "گوانگ زی شہر کا میئر لائیو سٹریمنگ میں شامل ہو رہا ہے۔", "تاہم کاروبار بڑھانے کا یہ کوئی اعلیٰ قیادت سے تھونپا گیا طریقہِ کار نہیں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لائیو سٹریمنگ میں شامل ہونے سے پہلے ہی سے چین کی ٹِک ٹاک جیسی کمپنی ’ڈوین‘، ’کوائی شاؤ‘ اور ’علی بابا‘ کی تاؤ باؤ جیسی سمجھدار کاروباری کمپنیاں اپنی سیل بڑھانے کے لیے لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارموں پر پہنچ چکی تھیں۔ ", "ایسی ہی طرح کے لوگوں میں 27 برس کے لی ٹسیاسی ہیں جنھوں نے مارکیٹنک کے اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ایک نئے ’لپ سٹک نمبر 1‘ کے نام سے شہرت پائی۔ وہ پہلے جنوب مشرقی شہر چین کے شہر نانچبگ میں ایک دوکان میں ایک نائب سیلز مین کے طور پر کام کرتے تھے۔ اب ان کے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ڈوین‘ پر چار کروڑ فالؤرز ہیں۔ ", "لائیو سٹریمنگ کرتے ہوئے بیوٹی بلاگر لی ٹسیاسی اپنے ہونٹوں پر لپ سٹک لگا لیتے تھے", "اپنے ایک لائیو سٹریمنگ کے سیشن میں لی ٹسیاسی نے 15000 لپ سٹکس صرف پانچ منٹوں میں فروخت کیں۔ دوسرے بیوٹی بلاگرز کے برعکس، لی ٹسیاسی اپنی تشہیر کے لیے اپنی لپ سٹک اپنے ہونٹوں پر لگا کر دکھاتے تھے، نہ کہ اپنے بازوؤں پر۔ اُس کے اس انداز کا اسے فائدہ ہوا کیونکہ خبروں کے مطابق اس کی سیل 50 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی۔ ", "اسی طرح کی ایک اور 33 برس کی وےیا ہیں جن کی تاؤباؤ پلیٹ فارم پر یکم اپریل کو ایک راکٹ کی سیل 60 لاکھ ڈالرز میں کی تھی جس نے پوری چینی قوم کو حیران کر دیا۔ یہاں تک کہ اس سیل کے بعد تاؤباؤ کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کے یہ سیل حقیقی تھی نہ کہ اپریل فول کا ایک مذاق تھا۔", "وےیا پہلے ہی سے چین میں لائیو سٹریمنگ پر سیل سے واقف تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے فالؤرز اسے ’مصنوعات کی ملکہ‘ کہتے ہیں۔", "چین کے سرکاری اخبار 'چائینا ڈیلی' کے مطابق 'لائیو نشریات کے دوران کسی راکٹ کی یہ پہلی فروخت تھی۔' چینی سوشل میڈیا وےبو نے #WeiYaSellsARocket کا ہیش ٹیگ استمال کیا اور بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے راکٹ کی اس فروخت کی لائیو سیل کو دیکھا۔’", "چین کی نامور سیل اینکر وےیا کے ستر لاکھ فالؤرز ہیں", "لائیو سٹریمنگ کے اس کام میں اب غیر ملکی کمپنیاں بھی شامل ہو رہی ہیں۔ پر تعیش مصنوعات بنانے والی کمپنی لوئی ویٹان نے چین کی مارکیٹ میں آنے کے تیس برس بعد پہلی مرتبہ مارچ میں لائیو مارکیٹنگ کا ایک ایونٹ منعقد کیا تھا۔ ", "فروری میں جب چین میں کووِڈ-19 کی وبا اپنے عروج پر تھی اس وقت سے تاؤباؤ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ تعداد میں لائیو ایونٹ ہوئے ہیں، صرف اس پلیٹ فارم پر پورے ملک میں سیل میں 719 فیصد اضافہ ہوا۔ ", "چین کے ژین جیانگ صوبے میں ایک اینکر لائیو سٹریمنگ کے دوران بستروں کی چادروں کی فروخت کر رہا ہے۔", "اگرچہ اس طریقے سے ہر کمپنی کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔ مارکٹنگ کنسلٹنسی کمپنی کے سربراہ اینڈریا فین کہتے ہیں کہ موجودہ جنون کی وجہ سے اس وقت سیل بڑھانے کی اس مارکیٹ میں بھی تیزی سے ہجوم بڑھ رہا ہے۔ ", "’شروع میں آنے والوں کو (شوقیہ اور غیر پیشہ ورانہ انداز کی) لائیو سٹریمنگ کا بھی بہت فائدہ ہوا کیونکہ اس وقت یہ انداز تازہ اور بالکل نیا تھا۔‘", "'اور اب ہزاروں کی تعداد میں لائیو سٹریمنگز ہو رہی ہیں اور گاہک یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ پھر سے کمینیوکیشن کے اس دور میں آگئے ہیں جو سنہ نوے کی دہائی کی ٹیلی مارکیٹنگ جیسی لگتی ہے۔'", "'(اس وجہ سے) گاہکوں میں تھکان بڑھی ہے جس کی وجہ سے میں کئی ایک کمپنیوں کو اس طریقے سے اپنی سیل بڑھانے کی کوششوں میں ناکامیاں دیکھ رہا ہوں۔'", "چین کے ایک شہر گونگ ژاؤ کا ایک سٹور لائیو سٹریمنگ کے دوران خواتین کےکپڑے فروخت کر رہا ہے", "چین کی ایک نامور شخصیت اس بات کی گواہی دیں گے۔ اپریل میں 48 برس کے ایک انگریزی کے ٹیچر جو کہ اب انٹرنیٹ کی نامور شخصیت ہیں، لُو یونگ ہاؤ کو اس وقت میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئے تھے جب انھوں نے سیل کے ایک لائیو سٹریمنگ ایونٹ کا افتتاح کیا تھا۔ ", "اس ایونٹ کو پانچ کروڑ افراد نے دیکھا اور اس کے آغاز کے تین گھنٹوں کے اندر ہی اس میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سیل ہوئی۔", "اس کے بعد اگلے دو ہفتوں میں لُو یونگ ہاؤ نے دو اور لائیو سٹریمنگ کے ایونٹ منعقد کرائے، لیکن انھیں اتنی کامیابی نہیں ہوئی۔ چینی میڈیا کہتا ہے کہ ان کے اگلے ایونٹس کو دیکھنے والے کی تعداد میں 83 فیصد کمی آئی جبکہ سیل کا حجم 48 فیصد کم ہو گیا۔ ", "اینڈریا فین کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں یہ سب باتیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں 'صرف یہ (لائیو سٹریمنگ) اقتصادی ترقی کی نِمو کو برقرار رکھنے کے لیے کافی نہیں ہو گی۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cx8y90znvejo", "summary": "رابرٹ اوپنہائمر کے مینہیٹن پراجیکٹ کے دوران لاپرواہی کے ایک معمولی لمحے نے ایک سائنسدان کی جان لی اور ایک دوسرے سائنسدان کو بُری طرح زخمی کر دیا۔ اس تحریر میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایٹم بم کی تیاری کے دوران اس حادثے نے ہمیں کیا سبق سکھایا۔", "id": "cx8y90znvejo", "article": ["دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکی حکومت نے ’مینہیٹن پراجیکٹ‘ کی ابتدا کرتے ہوئے ملک بھر سے سائنسدانوں اور انجینیئروں کو بھرتی کرنے کے کام کا آغاز کیا۔ ان سائنسدانوں اور انجینیئروں کو نیو میکسیکو میں لاس ایلموس کے خفیہ ریسرچ سینٹر میں رہنا اور کام کرنا تھا۔ صحرا میں قائم اس ریسرچ سینٹر میں رہتے ہوئے رابرٹ اوپنہائمر کی سربراہی میں انھوں نے دنیا کا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا۔ ", "21 مئی 1946 کو اس منصوبے پر کام کرنے والے فزیسسٹ لوئس سلوتن یہاں اپنے آخری ہفتے گزار رہے تھے۔ ", "وہ بم کی تیاری کے ماہر تھے اور انھوں نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جولائی 1945 میں ان کی تیار کردہ ’ٹرینیٹی‘ ڈیوائس کی پہلی آزمائش ہوئی۔ اس کے ایک ماہ بعد جاپان پر ’فیٹ مین‘ اور ’لٹل بوائے‘ نامی ایٹم بم گرائے گئے۔ یہ جنگ میں استعمال ہونے والے دو واحد ایٹمی ہتھیار تھے۔ ", "مگر لوئس سلوتن کو احساس ہوا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے میں مزید کام نہیں کر سکتے اور یہ کہ وہ دوبارہ سویلین زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ اوپنہائمر کو یہ احساس اس منصوبے پر کام کرنے کے کئی ماہ بعد جا کر ہوا تھا۔ ", "سلوتن اپنے متبادل سائنسدان ایلون گریوز کو ریسرچ سینٹر کا دورہ کروا رہے تھے۔ دوپہر تین بجے سے کچھ قبل لیبارٹری کی عمارتوں کے بیچ و بیچ گریوز نے بم کی تیاری کے مرکز ’کریٹیکل اسمبلی‘ کی جانب رُخ کیا۔ سلوتن یہاں کے ماہر تھے۔ یہ جوہری ہتھیاروں کی آزمائش کا طریقہ ہے جس میں پلوٹونیئم کور کی محفوظ انداز میں جانچ کی جاتی ہے۔ ", "گریوز نے انھیں کہا کہ انھوں نے آج تک ایٹم بم کی اسمبلی میں ہونے والے کام کا مشاہدہ نہیں کیا۔ سلوتن نے انھیں اس کا تجربہ دکھانے کی پیشکش کر دی۔ ", "کمرے میں دوسری جانب سلوتن کے ساتھی ریمر شرائبر نے اتفاق کیا۔ تاہم انھوں نے محتاط انداز میں اور آرام سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ", "شرائبر نے بعد میں کہا کہ یہ تبصرہ سنجیدہ نہیں تھا کیونکہ ’ہمیں سلوتن کی صلاحیت پر اعتماد تھا۔‘", "سلوتن کا ارادہ تھا کہ پلوٹونیئم کور کو کسی کار کے انجن کی طرح سٹارٹ کیا جائے اور دھیمے مگر مستحکم انداز میں ری ایکٹ کروایا جائے۔ ", "سلوتن نے سہارے کے لیے ایک پینچ کس کا استعمال کیا۔ پھر اوپر کا ڈھکن کور کے پاس لے گئے جس سے نیوٹران واپس اس میں جانے لگے", "غلطی کہاں ہوئی، اس حوالے سے متضاد دعوے موجود ہیں۔ قریب موجود ایک شخص کے مطابق سلوتن نے اس بار ایک ’جگاڑ‘ نکالا تھا۔ دوسروں کا کہنا ہے کہ یہ بالکل معمول کے مطابق تھا۔ ", "شرائبر نے اپنی آفیشل رپورٹ میں کہا کہ سلوتن نے ’بہت جلدی میں کام کیا اور احتیاط نہ برتی۔‘ کمرے میں دوسرے لوگوں نے ’اپنی خاموشی سے کارروائی میں حامی بھری۔‘", "شرائبر نے لکھا کہ ’کسی شور یا اچانک حرکت کی وجہ سے میں مڑ گیا تھا۔ میں نے نیلے رنگ کی روشنی دیکھی۔۔۔ اور اسی دوران مجھے گرمی کی لہر محسوس ہوئی۔‘", "پینچ کس پھسل گیا اور اوپر موجود رفلیکٹر نے کور کو بند کر دیا", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "بظاہر پیچکس پھسل گیا اور رفلیکٹر کے گرنے سے پلوٹونیئم کور بے قابو ہو گیا۔ شرائبر نے لکھا ہے کہ ایسا ’ایک سیکنڈ کے دسیوں حصے میں ہوا۔‘ سلوتن نے اوپر موجود رفلیکٹر کو الٹا کر زمین پر رکھ دیا مگر اس ردعمل میں بہت دیر ہو چکی تھی۔ حادثے کے چند لمحات بعد کمرے میں خاموشی چھا گئی۔ ", "حادثے کے بعد افراتفری کا منظر تھا۔ سائنسدان باہر کے احاطے میں جمع ہوئے۔ سلوتن نے ڈرائنگ بنائی کہ حادثے کے دوران کون کہاں کھڑا تھا۔ شرائبر، جو سب سے دور کھڑے تھے، واپس گئے اور تابکاری کے اعداد و شمار حاصل کرنے لگے۔ وہاں انھوں نے اپنی جیکٹ بھی پکڑ لی۔ ", "حادثے پر ایک اندرونی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تابکاری سے متاثر ہونے کے بعد انسان ’دانش مندانہ رویے کے قابل نہیں رہتے۔‘ اس کے مطابق انھیں چکر آ سکتے ہیں اور وہ اپنا توازن کھو سکتے ہیں۔ اس میں یہ نہیں کہا گیا کہ آیا ایسا بے انتہا توانائی کے حامل پارٹیکلز کی وجہ سے ہوتا ہے یا جسم ایسا ردعمل موت کے قریب دیتا ہے۔‘", "نو روز بعد سلوتن کی موت اعضا کی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ ان کے ایک ساتھی نے کہا کہ ’آسان لفظوں میں یہ خالصتاً تابکاری سے موت کا کیس تھا۔‘ ", "حادثے کے تین (بائیں) اور نو (دائیں) روز بعد سلوتن کے ہاتھ کی صورتحال ", "کیا سرکاری مؤقف کے مطابق سلوتن نے لاپرواہی برتی تھی؟ یا پھر حادثہ کسی ایسی چیز سے ہوا تھا جس کی نشاندہی مشکل تھی؟", "1940 کی دہائی کے دوران ایٹم بم کی تیاری کے برعکس ڈنمارک کے فزیسسٹ نیلز بوہر سائنس کے نئے شعبے کوانٹم مکینکس پر کام کر رہے تھے۔ یہ وہ شعبہ ہے جو سائنس میں معروضیت کے اصولوں کو عیاں کرتا ہے۔ ", "قدیم فزکس کے اصولوں کو چیلنج کرنے والے بوہر نے کہا کہ کوانٹم (یعنی تابکاری میں توانائی کی مقدار جو اس کی شدت سے مطابقت رکھتی ہے) کی پیمائش صرف اس وقت ممکن ہے جب یہ متعلقہ ذرات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس ملاپ سے نہ صرف ذرات بلکہ انھیں ناپنے والے اوزاروں کی خصوصیات بدل جاتی ہیں۔ ", "یعنی کوانٹم کا معاملہ اسے ناپنے والے اوزاروں اور ان پر کام کرنے والے لوگوں سے منسلک ہے۔", "جب بوہر نے تجربے میں ’اجسام‘ کا ذکر کیا تو اس سے مراد تجربہ گاہ تھا، نہ کہ انسان۔ تاہم اس روز جب سلوتن خود اسمبلی کا حصہ بن گئے تو ان کا جسم ایک تجربہ گاہ تھا جو کوانٹم کے اثرات سے نہ بچ سکا۔ ", "سنہ 2018 میں اس حادثے پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ پلوٹونیئم کور اس قدر جان لیوا ثابت نہ ہوتا اگر ان کا ہاتھ نیوٹران رفلیکٹر نہ بنتا۔ ", "پریشانی کی بات یہ ہے کہ سلوتن کی موت ایسی پہلی موت نہیں تھی۔ انھیں اس سال اسی طرح کے ایک حادثے میں اپنے ساتھی کی موت کا علم تھا۔", "سلوتن کے ساتھی ہیری ڈگلین بھی اس سال ایسے ہی ایک حادثے میں مارے گئے تھے", "درحقیقت ان کے بوس انریکو فرمی نے سلوتن کو کچھ ماہ قبل متنبہ کیا تھا کہ وہ تجربہ گاہ میں اپنے رویے کو محتاط بنائیں۔ انھیں کہا گیا تھا کہ ’اگر آپ نے اسے دہرایا تو آپ ایک سال کے اندر مر سکتے ہیں۔‘", "مگر فرمی اس ادارے میں واحد شخص تھے جو اس نوعیت کے کام سے جڑے خطرات کو سنجیدگی سے لے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ ایڈوارڈ ویلڈر دوسری عالمی جنگ کے دوران لاس ایلموس کی اسمبلی ٹیم کا حصہ تھے۔ انھوں نے لیبارٹری میں آتشزدگی، کرنٹ لگنے اور دھماکوں کے واقعات دیکھے تھے۔ ", "انھوں نے ایک بار ایک شخص کو دھماکہ خیز مواد کے ذرات نگھلتے دیکھا جو اڑ کر ان کے منھ میں آ گئے تھے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’اس وقت احتیاط کا کوئی تصور نہ تھا۔‘", "لاس ایلموس میں دو حقیقتیں ایک ساتھ رونما ہو رہی تھیں۔ پہلی یہ کہ کام کی نوعیت کافی سنجیدہ تھی۔ سنہ 1986 میں فزیسسٹ فلپ موریسن نے اسے یوں بیان کیا ہے: ’ہمارے ذہنوں میں کوئی شک نہیں تھا کہ جرمن حکومت۔۔۔ دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی تھی۔۔۔ اس کا ردعمل پریشانی اور خوف تھا۔‘", "ایڈوارڈ ویلڈر بظاہر ناگاساکی میں گرائے جانے سے قبل ’فیٹ بم‘ کی سواری کر رہے ہیں۔ یہ ڈرائینگ ایک اصل تصویر سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے", "دوسری یہ کہ تجربانی حالات کو بیان کرنے کے لیے انسانی جسم کا استعمال عام تھا۔ اس کام کے اثرات یوں تھے جیسے حقیقت سے آنکھیں پھیری جا چکی تھیں۔ اسے فزیسسٹ اور فیمنسٹ تھیورسٹ کیرن براڈ نے ’پلے‘ یا ’اینٹی ریئلزم‘ کا نام دیا ہے۔ ", "سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں نتائج کی تلاش آج بھی دیکھی جا سکتی ہے، جیسے مصنوعی ذہانت کی تیزی سے پنپتے شعبے میں۔ معمولی منصوبے بھی تباہ کن اثرات کی صلاحیت رکھ سکتے ہیں۔ ", "سنہ 2022 میں ادویات کی کمپنی کے محققین نے تجربہ کیا کہ آیا ان کا سافٹ ویئر بائیو کیمیکل ہتھیار بنا سکتا ہے۔ صرف چھ گھنٹوں میں مصنوعی ذہانت نے 40 ہزار سے زیادہ ایسے مرکبات کی نشاندہی کی جو ’جنگ میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد سے بھی زیادہ زہریلے ہیں۔‘", "محققین نے لکھا کہ ’اس خیال نے ہمیں پہلے کبھی حیران نہیں کیا تھا۔ ہم اس کام کے ممکنہ غلط استعمال کا علم نہیں رکھتے تھے۔۔۔ جان لیوا کیمیائی ہتھیار کی غیر انسانی خودکار ایجاد بالکل ممکن ہے۔‘", "نیلز بوہر کے مطابق تجربہ ان حالات کو کہتے ہیں جن میں ’ہم دوسروں کو بتا سکیں کہ ہم نے کیا کِیا ہے اور کیا سیکھا ہے۔‘", "اس پس منظر میں سلوتن کا حادثہ وہ موقع تھا جسے گنوا دیا گیا۔ یہ ٹیکنالوجی کی دنیا کا وہ پریشان کن لمحہ تھا جس کا ریکارڈ رکھا گیا نہ اس کا بہترین انداز میں جائزہ لیا گیا۔", "ہزاروں لوگ ان کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ ان کے آبائی علاقے نے ایک پارک کو ان کا نام دیا۔ لیکن عوامی سطح پر اس بات پر بہت کم بحث ہوئی کہ ان کی موت کا مطلب کیا ہے۔ ایک محقق کے مطابق امریکی حکومت نے سلوتن کی موت پر ’رازداری برتی جو آج بھی قائم ہے۔‘ ", "شرائبر اس حادثے سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ انھوں نے اس تجربہ گاہ کو دوبارہ ڈیزائن کیا جس میں سلوتن کی موت ہوئی تھی اور انھوں نے حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔ ", "سلوتن کے ساتھ کھڑے گریوز بھی تابکاری سے متاثر ہوئے اور ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ سرکاری رپورٹ میں اس کے اثرات کو کم ظاہر کیا گیا۔ ان کی بائیں آنکھ کی بینائی چلی گئی اور ان کے سپرم کی مقدار ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لگ گئے۔ ", "ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ’مرض تابکاری سے متاثر ہونے کے 38 ماہ بعد ٹھیک ہوا۔ وہ بڑی ذمہ داری کی پوزیشن میں سخت محنت کر رہے تھے۔‘", "گریوز حادثے کے ایک، دو اور چار ماہ بعد", "خون اور اعضا کی بیماریوں کی ڈاکٹر فلوئے ایگنس لی نے حادثے کے بعد گریوز کا علاج کیا۔ انھوں نے 2017 کے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ان کے وائٹ بلڈ سیلز اتنے کم تھے کہ انھیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ اب تک زندہ کیسے ہیں۔‘", "’مجھے یاد نہیں پڑتا کہ حادثے کے کتنے عرصے بعد ان کے بال واپس اُگنا شروع ہوئے۔‘", "گریوز اس کے بعد لاس ایلموس میں چیف سائنٹیفک افسر بن گئے تھے۔ سرد جنگ کے دور میں انھوں نے تاریخ کے سب سے تباہ کن ہتھیاروں کی آزمائش کی سربراہی کی۔ ", "انھوں نے پورے پیسیفک جزیروں پر تابکاری کے سمندری حیات پر اثرات کا مطالعہ کیا۔", "سابق امریکی وزیر داخلہ سٹیورٹ اوڈال کے مطابق 1946 کے حادثے نے گریوز کو تنقید سے بچا لیا۔ ’کوئی ان کی حفاظتی پالیسیوں کو چیلنج نہیں کر سکتا تھا کیونکہ انھیں اپنے ’ذاتی تجربے‘ سے تابکاری کی شدت کا علم تھا۔‘", "سلوتن کی موت 30 مئی 1946 کو ہوئی", "سلوتن کو ہلاک کرنے والے پلوٹونیئم کو ’ڈیمن کور‘ یعنی شیطانی کور کی عرفیت دی گئی۔ مارچ 1965 میں اپنی موت سے چار ماہ قبل گریوز نے ایک تقریر دی تھی جس میں انھوں نے ایک الگ مگر رنگین محاورے کا استعمال کیا تھا۔ انھوں نے جوہری ہتھیاروں کے وجود کا موازنہ ’انسانوں کو کھانے والی شارک‘ سے کیا تھا۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’شارک کی تمام جبلتیں اسے کہتی ہیں کہ اسے پانی میں گوشت کا بے یار و مددگار ٹکڑا حاصل کرنا ہو گا۔ یہاں غیر اخلاقی کام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘", "’اخلاقیات کا سوال اس وقت آتا ہے جب تصویر میں انسان داخل ہوتا ہے اور اس سے پہلے ایسا نہیں ہوتا۔ لہذا میرا خیال ہے کہ ایٹم بم غیر اخلاقی کام کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں مگر بذات خود غیر اخلاقی نہیں۔‘", "انھوں نے کہا کہ ایٹم بموں نے جوہری جنگ کو ’ناقابل فہم‘ بنا دیا جس سے دشمنوں کو آپس میں بات چیت کا وقت ملا۔ ’جنگ کے ہتھیاروں میں جدت ہمیشہ امن کے ہتھیاروں میں جدت لاتی ہے۔‘", "گریوز نے سلوتن کی موت پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق وہ اس پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس‘ کرتے تھے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-55148252", "summary": "ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اپنی سابقہ بلند ترین قدر کی سطح کو عبور کر چکی ہے اور اس کی مالیت 20 ہزار ڈالر کو چھو رہی ہے۔", "id": "402af6e5-41b7-47f2-8972-1410a361bc29", "article": ["کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر منگل کو پہلی مرتبہ بیس ہزار ڈالر تک پہنچنے کے قریب ہے۔ کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والے ادارے کوائن ڈیسک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک بٹ کوائن کی مالیت 19920 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ", "دوہزار سترہ میں بٹ کوائن اپنی قدر کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا جب اس کی مالیت 19 ہزار تک پہنچ گئی تھی", "رواں برس بٹ کوائن کی مالیت میں 170 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔", "بعض ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صو رتحال میں سرمایہ کار بٹ کوائن کو اپنے اثاثوں کے لیے محفوظ مقام سمجھتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس بٹ کوائن کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا.", "یہ بھی پڑھیئے", "2017 میں بٹ کوائن کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اس میں گراؤٹ آ گئی تھی اور وہ 19 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 3300 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ حال ہی میں پےپال (paypal) نے اپنے پلیٹ فارم سے کرپٹو کرنسی خریدنے کی اجازت دی ہے۔", "اس کے علاوہ کئی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے ایسے فنڈز کی خریدای میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو کرپٹو کرنسی سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان ادارہ جاتی سرمایہ کاروں میں وال سٹریٹ کی فرم گگنہیم پارٹنر بھی ہیں جنہوں نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پانچ سو تیس ملین ڈالر بٹ کوائن سے متعلقہ انویسٹمنٹ ٹرسٹ میں رکھنے کا سوچ رہے ہیں۔", "کرپٹو کرنسی ریولوشن کتاب کے مصنف ریان لیوس کہتے ہیں: ’اب کوئی دن نہیں گزرتا جب یہ ہیڈلائن دیکھنے کو نہ ملے کہ فلاں فنڈ یا کمپنی اپنے اثاثوں کو بٹ کوائن میں تبدیل کر رہی ہے۔‘", "ماضی میں کرپٹو کرنسی کی قدر کے حوالے سے کی گئی پیشنگوائیاں کئی بار غلط ثابت ہو چکی ہیں اور یہ ممکن ہے کہ کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔", "ان کا کہنا ہے 2017 کی نسبت اس بار کرپٹو کرنسی کی طلب بہت زیادہ ہے اور اس کی شاید وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ کووڈ نائنٹین کی وجہ سے پیدا ہونے والی مالی مشکلات کی وجہ سے ملکوں کے مرکزی بینک ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا", "ماضی میں ایسے خدشات کی بنا پر سرمایہ کار سونے اور دھاتوں میں سرمایہ کرتے تھے۔", "ایک خیال پایا جاتا ہے کہ صرف اکیس ملین بٹ کوائن ہی تخلیق کیے جا سکتے ہیں اور ابھی تک اٹھارہ ملین بٹ کوائن تخلیق ہو چکے ہیں تو کچھ سرمایہ کار اسے ایک بہتر متبادل سمجھ رہے ہیں۔", "اگر بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس کی قدر میں اچانک گراوٹ بھی آ سکتی ہے کیونکہ کئی سرمایہ کاروں نے اسے بیس ہزار کی حد چھونے پر خود کار نظام کو اسے بیچنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہوں گیں۔", "ماہرین نے لوگوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔", "معاشی معاملات پر لکھنے والے فرانیسس کوپولا نے لکھا کہ کرپٹو کرنسی میں ایسی سرمایہ نہ کریں جسے آپ کھو نے کی سکت نہ رکھتے ہوں۔", "بٹ کوائن ایک ایسا اثاثہ ہے جس کی قدر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہےاور قرضہ لے کر اس میں سرمایہ کاری کرنا اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔", "بٹ کوائن کو اکثر ایک نئی کرنسی کہا جاتا ہے۔ وہ عام کرنسی نوٹوں کے برعکس ایک ورچوئل ٹوکن ہے۔", "البتہ دوسری کرنسیوں کی طرح اس کی مالیت بھی اس سے طے ہوتی ہےکہ کوئی اس کے بدلے کتنا دینے کو تیار ہے۔ چاہے یہ بینک آف انگلینڈ کے جاری کردہ کرنسی نوٹ اور سِکّے ہوں، قیمتی پتھر ہوں یا اس قسم کی کوئی اور چیز۔ کوئی بھی کرنسی اسی وقت کام کرتی ہے جب ہر کوئی اسے تسلیم کرتا ہے۔", "بٹ کوائن کو تیار کرنے کے لیے اس کمپیوٹر کے ایک پیچیدہ نظام کےذریعے ریاضی کے کچھ مسئلے حل کیے جاتے ہیں جسے مائننگ کا نام دیا جاتا ہے۔", "ایک مسئلہ حل کرنے پر ایک بٹ کوائن بنتا ہے اور جو اسے تیار کرتا ہے اسے انعام کے طور مزید بٹ کوائن بنانے کی اجازت ملتی ہے۔", "بٹ کوائن حاصل کرنے کے لیے صارف کے پاس 24 سے 34 ہندسوں کا ایک ایڈریس ہونا ضروری ہے جو ایک ورچوئل پوسٹ باکس کی طرح کام کرتا ہےجس سے بٹ کوائن بھیجے اور وصول کیے جا سکتے ہیں۔", "چونکہ بٹ کوائن کا کوئی رجسٹر موجود نہیں ہے تو اس کے بھیجنے اور وصول کرنے کا نام صیغیہ راز میں رہتا ہے۔", "بعض لوگ اسے ایسی ڈیجیٹل کرنسی سمجھتے ہیں جو سرحدوں کی محتاج نہیں اور اس کا انحصار کسی خاص ملک کی کرنسی پر نہیں ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-60020350", "summary": "مجموعی طور پر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت 700 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.5 ٹریلین ڈالر ہو گئی۔ اس میں ایلون مسک کی دولت میں ایک ہزار فیصد جبکہ بل گیٹس کی دولت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔", "id": "dc5c08d8-5e72-4919-8281-789abbdec878", "article": ["جیف بیزوس", "بین الاقوامی ادارے آکسفم کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وبا نے دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مزید اضافہ کیا لیکن اسی دوران ایسے لوگوں کی تعداد میں پہلے کی نسبت اضافہ ہوا جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔", "آکسفم کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ دنیا کے غریب ترین افراد کی کم آمدن روزانہ کی بنیاد پر 21 ہزار افراد کی موت کا سبب بنی، مگر دوسری جانب مارچ 2020 (کورونا کے آغاز کے بعد) سے دنیا کے دس امیر ترین افراد کی مجموعی دولت دگنی ہو گئی۔", "سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے قبل آکسفم معیشت میں عالمی عدم مساوات پر اپنی رپورٹ جاری کرتا ہے۔", "اس اجلاس میں دنیا بھر سے سیاسی رہنما، معاشی ماہرین، صحافیوں سمیت مختلف اہم شخصیات سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزورٹ میں جمع ہوتے ہیں، جہاں پینل مباحثوں، پارٹیوں اور ہلکے پھلکے ماحول میں بات چیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔", "تاہم یہ دوسرا برس ہے کہ اس اجلاس کو آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا تیزی سے پھیلنا ہے۔", "رواں ہفتے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں عالمی وبا کے مستقبل اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم پر بات چیت ہو گی۔", "ایلون مسک کی دولت میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ دیکھا گیا", "آکسفم کے چیف ایگزیکٹیو ڈینی سرسکندراجا نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ہر سال ڈیووس میں اجلاس منعقد ہونے سے پہلے یہ رپورٹ مرتب کرتا ہے تاکہ دنیا بھر کے معاشی، کاروباری اور سیاسی طبقے کی توجہ حاصل کی جا سکے۔", "انھوں نے کہا کہ ’اس برس جو ہو رہا ہے وہ ہٹ کر ہے۔ اس وبا کے دوران تقریباً ہر روز کوئی نیا ارب پتی بنا جبکہ دنیا کی بقیہ 99 فیصد آبادی لاک ڈاؤن، کم ہوتی بین الاقوامی تجارت اور سیاحت کی وجہ سے بدتر حالات میں مبتلا رہی جس کے نتیجے میں دنیا کے مزید 160 ملین سے زیادہ افراد غربت میں جا گرے۔‘", "انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے معاشی نظام میں کچھ بہت غلط ہے۔‘", "آکسفم نے اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے فوربز کے جن اعدادوشمار کا حوالہ دیا ہے، ان کے مطابق دنیا کے دس امیر ترین افراد میں ایلون مسک، جیف بیزوس، برنارڈ ارنالٹ اور ان کا خاندان، بل گیٹس، لیری ایلسن، سرگئی برن، مارک زکربرگ، سٹیو بالمر اور وارن بفیٹ شامل ہیں۔", "مجموعی طور پر ان سب کی دولت 700 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.5 کھرب ڈالر ہو گئی ہے۔ اس میں ایلون مسک کی دولت میں ایک ہزار فیصد جبکہ بل گیٹس کی دولت میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔", "آکسفم کی رپورٹ امریکی جریدے فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست اور انویسٹمنٹ بینکنگ کمپنی ’کریڈٹ سوئسی‘ کی عالمی دولت کی رپورٹ کے اعدادوشمار پر مشتمل ہوتی ہے۔", "فوربز کے سروے میں کسی فرد کے اثاثوں کی قیمت، خاص طور پر جائیداد اور زمین جبکہ قرضوں کو نکال کر اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ کوئی شخص کتنی دولت کا مالک ہے۔ ان اعدادوشمار میں اجرت یا آمدن کو شامل نہیں کیا جاتا۔", "اس طریقہ کار کو ماضی میں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک طالب علم جس کے پاس زیادہ قرض ہے لیکن مستقبل میں وہ زیادہ کمانے کی صلاحیت ہے، اسے اس طریقہ کار کے تحت غریب سمجھا جائے گا۔", "آکسفم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وبائی امراض کے دوران قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، اس نے افراط زر کو امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کا استعمال کرتے ہوئے ترتیب دیا ہے، جس سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی قیمت میں کتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔", "آکسفم کی اس رپورٹ کے مطابق، جس میں بہت سے اعدادوشمار عالمی بینک سے بھی حاصل کیے گئے ہیں، صحت کے مراکز تک رسائی میں کمی، بھوک، صنفی بنیادوں پر تشدد اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عوامل کی وجہ سے ہر چار سیکنڈ میں ایک شخص کی موت ہوئی۔", "رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد یومیہ 5.50 ڈالر کمانے والوں کی تعداد میں 160 ملین افراد کا اضافہ ہوا۔", "واضح رہے کہ عالمی بینک اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والے ممالک میں غربت کی پیمائش کے لیے یومیہ 5.50 ڈالر آمدن کا پیمانہ استعمال کرتا ہے۔", "اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ:", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "آکسفم کے چیف ایگزیکٹیو ڈینی سرسکندراجا کا کہنا ہے کہ ’حتیٰ کہ عالمی بحران کے دوران بھی ہمارا غیر منصفانہ معاشی نظام امیر کو امیر تر کرتا رہا لیکن غریب افراد کو تحفظ نہیں دے سکا۔‘", "انھوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے پاس اب یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ ’ہم جس خطرناک راستے‘ پر ہیں، وہ اسے ’تبدیل کرنے کے لیے‘ جرات مندانہ معاشی حکمت عملیوں کی حمایت کریں۔", "ڈینی سرسکندراجا نے مزید کہا کہ ’اس مقصد کے لیے مزید ترقی پسند حکومتیں شامل ہونی چاہیے، جو سرمائے اور دولت پر زیادہ محصولات عائد کریں جبکہ آمدن کو معیاری صحت اور سماجی تحفظ پر خرچ کیا جائے۔", "اس کے علاوہ آکسفم کووڈ 19 ویکسین کے ملکیتی حقوق کے خاتمے پر بھی زور دے رہا ہے تاکہ اس کی پیداوار اور تقسیم کو بڑھایا جا سکے۔", "رواں ماہ کے آغاز میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے بڑھتی عالمی عدم مساوات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افراط زر کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے اقدامات بھی غریب ممالک کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔", "انھوں نے کہا کہ ’ایسا نظر آ رہا ہے کہ کمزور ممالک کو مزید پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-55243068", "summary": "پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) نے آٹھ دسمبر 2020 کی ڈیڈ لائن تک 17 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کیے ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہیں۔", "id": "cb001fff-a87f-4949-954c-cf3fd64baf75", "article": ["پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے پاس آٹھ دسمبر 2020 کی ڈیڈ لائن تک 17 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہیں۔ سنہ 2019 میں 29 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔ ", "اس سال انکم ٹیکس کے کم گوشوارے جمع ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال میں ٹیکسوں کے ہدف کے حصول پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ ", "یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل ٹیکسوں کے حصول کو تین گنا بڑھانے کا دعویٰ کر چکے ہیں اور انھوں نے اپنے متعدد بیانات میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ایک سال میں آٹھ ہزار ارب سے زیادہ کا ٹیکس جمع کر کے دکھائے گی۔", "پاکستان کی وفاقی حکومت نے اس مالی سال میں چار ہزار 900 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جمع ہونے والا ٹیکس گذشتہ سال کے ان مہینوں کے مقابلے میں چار فیصد زائد ہے۔ ", "تاہم پاکستان کو پورے مالی سالی میں ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 فیصد مزید ٹیکس اکٹھا کرنا ہے جو ٹیکس امور اور معیشت کے ماہرین کے مطابق بہت مشکل نظر آتا ہے۔", "آٹھ دسمبر کو ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں کم انکم ٹیکس گوشواروں کا جمع ہونا بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس سال کے بجٹ میں ٹیکس کے ہدف کا حصول بہت مشکل ثابت ہو گا۔", "قوم کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے والے صرف ایک فیصد لوگ 22 کروڑ افراد کا بوجھ اٹھا رہے ہیں", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال", "پاکستان میں گذشتہ چند سالوں میں ٹیکس وصولی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گذشتہ تین مالی سالوں میں ٹیکس اکٹھا کرنے میں کوئی نمایاں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ", "مالی سال 2018 میں 3842 ارب کا ٹیکس اکٹھا ہوا تو مالی سال 2019 میں اس کی وصولی میں 13 ارب کی کمی آئی جب مجموعی ٹیکس 3829 ارب رہا۔ مالی سال 2020 میں مجموعی طور پر اکٹھا ہونے والے ٹیکس 3997 ارب رہا۔ ", "ٹیکس امور کے ماہر اشفاق تولہ نے بتایا کہ اگر مالی سال 2020 میں اکٹھا ہونے والے ٹیکس میں سے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی رقم نکال دی جائے تو باقی رہ جانے والے ٹیکس کی مالیت گذشتہ مالی سال سے کم ہو جائے گی۔ ", "ٹیکس گوشواروں اور ٹیکس وصولی کے درمیان تعلق پر بات کرتے ہوئے اشفاق تولہ نے کہا کہ گوشوارے جمع کروانے یا نہ کروانے کا ٹیکس وصولی سے کوئی خاص تعلق نہیں اور جب سے حکومت نے فائلر ہونے پر سہولیات فراہم کی ہیں بہت سارے لوگ زیرو ٹیکس کا بھی ریٹرن جمع کروا دیتے ہیں۔", "ایف بی آر کے سابق ممبر ٹیکس پالیسی رحمت اللہ وزیر نے اس بارے میں کہا کہ گوشواروں کے ساتھ جمع ہونے والا ٹیکس بہت کم ہوتا ہے۔", "تاہم ماہرین کے مطابق ٹیکس گوشواروں کی تعداد ملک کے ٹیکس نظام پر عوام کے اعتماد اور ٹیکس جمع کرنے کے رجحان کی نمائندگی ضرور کرتی ہے۔", "واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ مالی سال میں اکٹھا ہونے والا تقریباً چار ہزار ارب روپے کا ٹیکس اس ہدف کے مقابلے میں بہت کم ہے جو اس سال کے بجٹ میں 5400 ارب رکھا گیا تھا اور پھر اسے نظر ثانی کر کے گھٹا دیا گیا۔ ", "کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لگنے والے لاک ڈاون اور اس کے نتیجے میں معیشت میں پیدا ہونے والی سست روی کی وجہ سے ہدف کو مزید کم کر 3900 ارب کر دیا گیا تھا۔ ", "پاکستان میں ٹیکس کم اکٹھا ہونے کی وجہ سے ملک کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں بھی کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ", "ایف بی آر کی سالانہ ریونیو بک کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 9.6 فیصد تک گر گیا جس کی ایک وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت میں پیدا ہونے والے بحران کو قرار دیا گیا۔ ", "تاہم کورونا وائرس سے متاثرہ گذشتہ مالی سال سے پہلے بھی یہ تناسب حوصلہ افزا نہیں تھا۔", "رحمت اللہ وزیر کے مطابق پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں صوبوں کا حصہ اس میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ ", "انھوں نے انڈیا کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں مرکزی سطح پر جمع ہونے والے ٹیکسوں میں صوبوں کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں چھ فیصد حصہ ہے اور پاکستان میں یہ بمشکل ایک فیصد ہے۔", "ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اشفاق تولہ نے کہا کہ ہماری آبادی کے حساب سے گوشوارے بہت کم ہیں تاہم اس کے جمع کروانے کے لیے حکومت کو بھی سسٹم کو آسان بنانا ہو گا۔", "پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ اس سال انکم ٹیکس گوشوارے کم جمع ہونے کی ایک ہی وجہ نظر آتی ہے وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے روزگار پر پڑنے والی ضرب ہے۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار ہوئے تو اس کے ساتھ بہت سارے کاروبار بھی بند ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے کم جمع کروائے۔ ", "انھوں نے کہا موجودہ حالات میں گوشواروں میں اضافے کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔", "پاکستان میں ٹیکس وصولی میں اضافہ کیوں نہیں ہورہا؟", "پاکستان میں ٹیکسوں کی وصولی میں نمایاں اضافہ نہ ہونے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا جب تک ملک میں معیشت کو مکمل طور پر دستاویزی نہیں بنایا جاتا، تب تک ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ممکن نہیں۔ ", "انھوں نے اس کے ساتھ ایف بی آر کے ٹیکس نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ جو اُن کے مطابق ملک میں ٹیکس وصولی میں اضافے کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس ہی غلط طریقے سے اکٹھا ہو رہا ہے۔ ", "حفیظ پاشا نے کہا کہ یہاں ایک موبائل کارڈ استعمال کرنے پر تو ایک شخص کو ٹیکس دینا پڑتا ہے لیکن چار چار سو ایکڑ کا مالک زمیندار ٹیکس نہیں دیتا۔ ", "ان کے مطابق زراعت کے شعبے میں 900 ارب سے زائد کی سالانہ کمائی حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا ملک کے مجموعی ٹیکس میں حصہ صرف دو ارب روپے ہے۔", "اشفاق تولہ نے بتایا کہ جس ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 38 فیصد حصہ ٹیکس ہی نہ دیتا ہو تو وہاں ٹیکسوں کی وصولی میں ایک بڑے اور نمایاں اضافے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔ ", "جب ان سے پوچھا گیا کہ لوگ اس لیے ٹیکس نہیں دیتے کہ ایک عمومی تاثر یہ ہے کہ حکومتیں بدعنوان ہیں اور ٹیکس کا پیسہ کھا جاتی ہیں تو اشفاق تولہ نے کہا کہ جو ایسا کہتے ہیں وہ خود بدعنوان ہیں کیونکہ وہ خود تو اپنے حصے کا ٹیکس نہیں دیتے لیکن کہتے ہیں کہ یہاں حکومتیں بد عنوان ہیں۔", "انھوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں لوگ قانون کے خوف سے ٹیکس جمع کرواتے ہیں مگر پاکستان میں اس کے برعکس قانون کی عملداری نہیں ہے اس لیے لوگوں کو ٹیکس جمع نہ کروانے پر کسی سزا کا خوف نہیں ہے۔", "انھوں نے کہا پاکستان میں بالواسطہ یا اِن ڈائریکٹ ٹیکسوں کا تناسب اس لیے زیادہ ہے کہ لوگ بلاواسطہ ٹیکس یعنی انکم ٹیکس جمع نہیں کرواتے۔ ", "اشفاق تولہ کا کہنا تھا کہ اگر انکم ٹیکس سے ایک ہزار ارب روپے آجائیں تو اِن ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں اتنی رقم وصول ہو گی جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ", "انھوں نے کہا کہ یہاں حکومتیں خود ہی کام نہیں کرنا چاہتیں۔", "سنہ 2016 میں ٹیکس اصلاحات کمیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کمیشن نے بڑی محنت سے سفارشات مرتب کیں تاہم ان سفارشات پربھی ابھی تک عمل نہیں ہو پایا۔", "ایف بی آر کے ترجمان ندیم رضوی سے ٹیکس کا سالانہ ہدف پورا کرنے پر سوال کیا گیا تو اُنھوں نے کہا کہ اس کا جون میں پتا چلے گا۔ ", "دوسری جانب رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کی تقسیم ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ", "ان کے مطابق زراعت اور خدمات پر ٹیکس صوبوں کے دائرہ کار میں ہیں جو ان شعبوں سے ٹیکس وصولی پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے حالانکہ یہ جی ڈی پی میں بہت نمایاں حصہ رکھتے ہیں۔ ", "اس سال آٹھ دسمبر 2020 کی ڈیڈ لائن تک 17 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے", "رحمت اللہ وزیر نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو خطیر رقم مل جاتی ہے اس لیے وہ اپنی حدود میں ان شعبوں سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کا تردد نہیں کرتے۔", "انھوں نے کہا یہ بات درست ہے کہ ریاست کی رٹ نہیں ہے اس لیے لوگ ٹیکس جمع نہیں کرواتے۔ ", "'جب وہ دیکھتے ہیں کہ ریاست انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی رٹ قائم نہیں کر سکتی تو وہ تعزیر کے ذریعے ٹیکس کیسے وصول کر پائے گی اور یہی اس وقت ملک میں ٹیکس کی وصولی میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔'", "انھوں نے بتایا کہ دوران ملازمت ان سے بڑے بڑے صنعت کاروں نے کہا کہ وہ ٹیکس کیوں دیں جب ہم اپنی حفاظت کے لیے سیکورٹی گارڈ کو خود ادائیگی کرتے ہیں، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور کوئی انفراسٹرکچر نہیں۔", "کیا حکومت موجودہ سال کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کر پائے گی", "پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے ایک سال میں آٹھ ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ان کی حکومت اپنے پہلے دو مالی سالوں میں ٹیکس وصولی میں بہت کم اضافہ کر پائی۔ ", "نواز لیگ کے اقتدار کے آخری سال میں 3800 ارب سے زائد جمع ہونے والا ٹیکس گذشتہ برس کے اختتام پر بمشکل چار ہزار ارب تک جا پہنچا۔ حکومت نے رواں برس چار ہزار 900 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔", "اس ہدف کے حصول کے بارے میں ماہر ٹیکس امور اشفاق تولہ نے کہا کہ یہ عملی طور پر ممکن نظر نہیں آتا۔", "انھوں نے کہ اس وقت کی معاشی ٹیم اتنی خاص نہیں ہے کہ وہ اس بڑے ہدف کو حاصل کر لے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بھی بڑا عجیب ہے کہ جنھیں ’چور اور بد عنوان‘ کہا گیا انھوں نے اپنے دور میں ٹیکسوں کی وصولی کو 1900 ارب روپے سے 3800 ارب تک پہنچا دیا۔", "اشفاق تولہ نے کہا کہ انگریزی زبان میں اچھی پریزنٹیشن دینے سے ٹیکس کا ہدف پورا نہیں ہو گا، اس کے لیے کراچی میں جوڑیا بازار، طارق روڈ، صدر، لاہور میں لبرٹی مارکیٹ، پشاور میں قصہ خوانی بازار میں ہونے والے کاروبار کے بارے میں مکمل علم ہونا چاہیے۔ ", "رحمت اللہ وزیر نے کہا ابھی تک ٹیکس وصولی میں چار فیصد کا اضافہ نظر آیا ہے جب کہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ملک کی ٹیکس وصولی میں 22 فیصد سے زائد اضافے کی ضرورت ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ موجودہ برس میں مقرر کیا جانے والا ہدف حاصل ہو پائے گا۔ ", "اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ مصروف ہیں اور وقت میسر ہونے پر اس کے بارے میں تفصیلاً گفتگو کریں گے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-54983982", "summary": "ترکی اور خلیجی ممالک کے درمیان مصر میں 2013 میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹائے جانے، 2017 میں قطر کے خلاف لگائی گئی پابندیاں، صحافی جمال خاشقجی کی استنبول میں سعودی سفارتخانے میں ہلاکت، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے تناؤ ہے۔", "id": "0f97e612-5035-014f-91c5-7a73e9506880", "article": ["ترکی اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں مبینہ طور پر سعودی عرب ترک اشیا کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ ", "گذشتہ چند سالوں میں ترکی کی جانب سے جارحانہ بیان بازی اور مشرقی بحیرہِ روم، لیبیا، اور شام میں بھی جارحانہ اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔", "علاقائی قیادت کی اس لڑائی میں غیر رسمی پابندیاں، غیر سرکاری رکاوٹیں، سرحد پر تاخیر اور ترک اشیا کے بائیکاٹ کے مطالبے شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکے ہیں۔", "ترکی اور خلیجی ممالک کے درمیان مصر میں 2013 میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹائے جانے، 2017 میں قطر کے خلاف بلاکیڈ، صحافی جمال خاشقجی کی استنبول میں سعودی سفارتخانے میں ہلاکت، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے تناؤ ہے۔ ", "اطلاعات کے مطابق گذشتہ چند ماہ میں ترکی کو سعودی عرب کی جانب سے متعدد اہم معاشی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ ", "تین اکتوبر کو ٹوئٹر پر کونسل آف سعودی چیمبرز کے سربراہ اجلان بن عبد العزیز الاجلان نے ترک اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد سے متعدد کمپنیوں نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ ", "اہم سپر مارکیٹ العثیم نے تمام ترک اشیا کا بائیکاٹ کر لیا ہے جبکہ معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ہرفی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ترک برگر‘ کی جگہ ’یونانی برگر‘ بیچیں گے۔ ", "واضح رہے کہ ترکی اور یونان کے مابین تعلقات میں سرد مہری ہے۔", "ترک کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انھیں سعودی عرب میں اشیا لانے اور وہاں پر تعمیراتی ٹھیکے حاصل کرنے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ادھر معیشت پر توجہ دینے والے اخبار دنیا نے یکم اکتوبر کو بتایا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی کنٹینر شپنگ کمپنی مائرسک نے اپنے صارفین کو متنبہ کیا تھا کہ ترکی سے سعودی عرب سامان لے جانے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ", "اطلاعات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ‘ترکی سے آنے والے سامان پر درآمدی پابندیاں، یا سست روی کے ساتھ کسٹمز کا عمل لاگو کیا جاتا ہے۔ کارگو کو ٹرمینل پر کافی تاخیر کا سامنا ہوتا ہے، اور یا تو وہ دیر آئے گا یا پھر کسٹمز میں ہی روک لیا جائے گا۔‘", "ایک کاروباری شخصیت نے اخبار دنیا کو بتایا کہ انھوں نے بذاتِ خود سعودی حکام کو یہ کہتے سنا ہے کہ وہ ایسی ایشا نہیں چاہتے جن پر ‘میڈ ان ترکی‘ لکھا ہو۔", "22 اکتوبر کو فاکس ٹی وی نیوز اینکر اسماعیل کوکچکایا نے بتایا کہ ‘اگر (ترک اشیا) ملک میں داخل ہو بھی جائیں تو دکانوں پر ترک اشیا کے ساتھ لیبل لگا ہوا ہوتا ہے کہ ترک اشیا کو ہاتھ مت لگائیں۔‘", "ادھر ترکی میں برآمد کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے حوالے سے مقامی میڈیا میں بھی خبریں آ چکی ہیں کہ انھیں سعودی عرب میں پابندیوں کا سامنا ہے۔ ", "جنوبی صوبے غزیاںتب اور ہاتے میں روزنامہ اخباروں نے خاص طور پر اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔ ", "ستمبر 29 کو پوسالا اخبار کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب غزیانتب کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے اور تجارتی حلقہ بندی صوبے کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔‘", "اخبار اوزیرت کی شہ سرخی اسی روز تھی کہ ’پابندیاں ہاتے کو نقصان پہنچائے گیں۔‘ اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس صوبے کی سعودی عرب جانے والی برآمدات سات کروڑ ڈالر کے قریب ہیں۔ ", "خطے میں مشکلات", "ترک کاروباروں کا کہنا ہے کہ انھیں شمالی افریقی اور خلیجی ممالک میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ", "تعمیراتی شعبے سے منسلک ایک شخص کا کہنا تھا کہ انھیں متحدہ عرب امارات میں بھی مشکلات ہو رہی تھیں تاہم وہ سعودی عرب کو برآمدات بھیجنے کے مقابلے میں کم ہیں۔ ", "13 اکتوبر کو حکومت حامی ترک اخبار روزنامہ صباح نے رپورٹ کیا کہ ترک برآمدی کمپنیوں کو الجیریا میں غیر عمومی دستاویزات کے مطالبوں اور تاخیر کا مسلسل سامنا ہے۔ ", "ادھر قوم پسندی میں یقین رکھنے والے جریدے اولوسال نے 14 اکتوبر کو بتایا کہ گذشتہ ماہ مراکش، الجیریا، اور تیونس نے کسٹمز کے وقت میں پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے۔ ", "مراکش ورلڈ نیوز نامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مراکش اور ترکی کے درمیان اگست میں طے پانے والے ایک فری ٹریڈ معاہدے میں اکتوبر میں ترمیم کی گئی ہے جس میں کچھ صنعتی اشیا کی برآمد پر 90 فیصد تک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔", "اکادیمیا سے منسلک اسلام اوکان کا کہنا ہے کہ ‘متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب امریکہ کے ساتھ اپنے روابط، مالی وسائل اور عرب لیگ پر اجاراداری کو استعمال کررہے ہیں اور وہ ترکی کے لیبیا، شام، اور مشرقی بحیرہِ روم میں اقدامات سے پریشان ہیں۔‘", "ترک صحافی امین کاپا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کو ہمارے پیچھے لگایا ہوا ہے اور تیونس اور الجیریا پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ترکی پر معاشی، سیاسی اور نفسیاتی جنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔", "ترکی اور متحدہ عرب امارات میں تعلقات پہلے سے ہی کشیدہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات مصر میں سابق آرمی چیف عبد الفتح السیسی کا حامی ہے جبکہ انھوں نے 2013 میں اخوان المسلمین کی حکومت کو برطرف کیا تھا۔ ", "نتائج کیا ہوں گے؟", "اکتوبر میں ترک لاجسٹکس اسوسی ایشن نے خبردار کیا تھا کہ سعودی عرب کو جانے والی تین ارب ڈالر کی برآمدات خطرے میں ہیں۔", "فارن اکانومک ریلیشنز بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری میرح کپیز نے اکتوبر میں خبردار کیا تھا کہ ‘ترکی کو ان پابندیوں کی قیمت ادا کرنی پڑے گی اور نئے دور میں ایک مستحکم سپلائی چین کے لیے یورپی اور امریکی کاوشوں کو نقصان ہوگا۔ ", "صحافی کونی اوزدمیر کا کہنا ہے کہ ترکی کو ان پابندیوں کے خلاف کوششیں کرنی چاہییں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اگر میں وزیر خارجہ ہوتا تو میں اس وقت پریشان ہوتا۔‘", "اکتوبر میں دنیا کی سب سے بڑی کنٹینر شپنگ کمپنی مائرسک نے اپنے صارفین کو متنبہ کیا تھا کہ ترکی سے سعودی عرب سامان لے جانے میں تاخیر ہو سکتی ہے", "ترک صدر طیب اردوغان نے اب تک اس معاملے پر آواز نہیں اٹھائی ہے۔ دیگر ترک حکام نے ان مشکلات کی سنگینی کو قدرے کم قرار دیا ہے۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ کیونکہ ترکی ایک عالمی اور علاقائی طاقت بن رہا ہے اس لیے لوگ ان کے بارے میں ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ ", "اس کے علاوہ ترکی کی اخوان المسلمین کی حمایت، جو کہ خلیج میں شاہی خاندانوں پر سوال اٹھاتے ہیں، بھی ایک تناؤ کی وجہ ہے۔ ", "2017 میں قطر کے بلاکیڈ میں ترکی نے قطر کی مدد کی تھی اور کارگو اشیا بھیجی تھیں۔ قطر ترکی میں اہم سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے۔", "علاقائی قیادت", "ترک کمپنیوں نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ", "ایک ترک کاروباری گروپ کا کہنا ہے کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ تمام مسائل اور مشکلات کو باہمی تعاون اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔‘ ", "تاہم حکومت حامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علاقائی قیادی کی جنگ اور مسلم امہ کی قیادت حاصل کرنے کے لیے یہ قربانی دینا درست ہے۔ ", "ترکی کے ینی سفاک نامی اخبار کے ایڈیٹر ان چیف ابراہیم کاراگل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایک ترک مخالف اتحاد بنا رکھا ہے۔ ", "یہ اتحاد ترکی کو افریقہ سے لے کر جنوبی ایشیا تک میں کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس اتحاد نے ترک کے خلاف ایک جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ ", "اس قدر شدید بیانیے کے بیچ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا وہ معاشی مفاد ہوں گے یا پھر عالمی سیاسیات جو سعودی ترک تعلقات کا رخ موڑیں گے؟"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c1r52pqqql7o", "summary": "ایک ایسی مارکیٹ جہاں چند ہفتے پہلے تک خاصی گہما گہمی ہوا کرتی تھی، کرنسی کی بولیاں لگتی تھیں اور ڈیلر جمع ہو جایا کرتے تھے اب مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہے اور آج کل وہاں ویرانی ہے۔\n", "id": "c1r52pqqql7o", "article": ["ایک ایسی مارکیٹ جہاں چند ہفتے پہلے تک خاصی گہما گہمی ہوا کرتی تھی، کرنسی کی بولیاں لگتی تھیں اور ڈیلر جمع ہو جایا کرتے تھے اب مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہے۔", "یہ ذکر ہے پشاور میں چوک یادگار میں قائم کرنسی مارکیٹ کا جہاں ان دنوں ویرانی ہے۔", "ایک کرنسی ڈیلر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چند روز پہلے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور دیگر قانون نافد کرنے والے اہلکاروں نے تمام غیر لائسنس یافتہ کرنسی ایکسچینج کی دکانیں اور دفاتر بند کرا دیے تھے۔ ", "وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کو روکنے کے لیے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں قائم کرنسی ایکسچینج کے غیر لائسنس یافتہ دفاتر پر چھاپے مار رہا ہے۔", "پشاور کی چوک یادگار میں قائم غیر لائسنس یافتہ دفاتر اور دکانیں سیل کر دی گئی ہیں اور 28 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ", "یہ کارروائی ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنے کے لیے کی گئی۔ ان کارروائیوں اور پاکستان افغان سرحد کی بندش کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ", "گذشتہ روز سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے ریٹ کے مطابق ایک ڈالر 298 روپے کا ہو گیا ہے۔", "ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اداروں نے ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہیں، جو اس وجہ سے ڈالر چھپا کر بیٹھے ہیں کہ جب قیمت بڑھ جائے گی تو وہ مارکیٹ میں لائیں گے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان میں اگر تین بڑی کرنسی مارکیٹوں کا ذکر کیا جائے تو کرنسی ڈیلرز کے مطابق چوک یادگار میں قائم کرنسی مارکیٹ تیسرے نمبر پر آتی ہے۔", "اس میں پہلے نمبر پر کراچی کی کلفٹن میں قائم مارکیٹ اور دوسرے نمبر پر لاہور کے سوا بازار میں مارکیٹ بتائی جاتی ہے۔", "کراچی کی مارکیٹ ایک عمارت کے اندر فلیٹس میں قائم ہے جبکہ لاہور کی مارکیٹ بھی ایک عمارت کے اندر ہے جبکہ پشاور کی چوک یادگار میں قائم کرنسی مارکیٹ ایک کھلے پُر ہجوم علاقے میں قائم ہے۔ ", "پاکستان کرنسی ڈیلرز اسوسی ایشن کے رہنما ظفر پراچہ نے بتایا کہ چوک یادگار میں قائم کرنسی مارکیٹ میں لگ بھگ چار سو چھوٹی بڑی دکانیں اور دفاتر ہیں جہاں کرنسی کی ایکسچینج کا کام ہوتا ہے۔ ان میں چند ایک کے پاس باقاعدہ لائسنس ہے اور وہ اس کے تحت کام کرتے ہیں لیکن بیشتر کے پاس اس کاروبار کے لیے کوئی لائسنس نہیں۔", "کرنسی ڈیلرز کے مطابق یہاں چھاپوں سے پہلے جب کاروبار عروج پر تھا تو کسی بھی ڈیلر کے پاس اگر کسی ملک کی کرنسی آ جاتی اور وہ کرنسی بیچنا چاہتا تو وہ کھلی جگہ پر آ جاتا اور بتاتا کہ اتنی رقم ہے وہ بیچنا چاہتا ہے تو باقی لوگ اس کی قیمت لگاتے اور یوں کامیاب بولی دینے والے کو وہ کرنسی دے دی جاتی۔", "خریدار ایک یا دو روز بعد پھر جب کرنسی کی قیمت بڑھ جاتی تو وہ بیچنے کے لیے بولی لگاتا تھا۔ ", "ایک کرنسی ڈیلر جو ماضی میں اسی چوک یادگار مارکیٹ میں کام کرتے رہے ہیں، اب وہ ایک ایکسچینج کمپنی کے ساتھ کسی اور علاقے میں کام کرتے ہیں۔ ", "انھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’اس مارکیٹ میں ہنڈی اور حوالہ کا کاروبار بھی ہوتا رہا ہے اور یہ کاروبار انتہائی خفیہ رکھا جاتا اور ڈیلر کو ڈر ہوتا کہ کہیں چھاپہ نہ پڑ جائے اس لیے محتاط طریقوں سے کاروبار کیا جاتا تھا۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کام ایک عرصے سے جاری ہے لیکن حکام کی جانب سے چھاپوں کے دوران بند کر دیا جاتا ہے۔‘ ", "ظفر پراچہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پشاور کی اس چوک یادگار مارکیٹ میں سب سے زیادہ ریال کا کام ہوتا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا میں زیادہ تر افراد سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہاں سے وہ رقم بھیجتے ہیں۔ ", "’دوسرے نمبر پر درہم اور تیسرے نمبر پر ڈالر کا کاروبار ہوتا رہا ہے۔ ان دنوں مارکیٹ بند ہے اور کاروبار ٹھپ ہے۔ اس کاروبار میں افغان شہری بھی شامل ہیں کیونکہ پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے رشتہ دار بھی بڑی تعداد میں باہر ممالک میں رہتے ہیں۔‘", "پاکستان بننے سے پہلے جب دلی، پشاور اور کابل کے درمیان تجارت ہوتی تھی تو چوک یادگار میں ہی کاروبار اور رقم یا سکوں کی تبدیلی کے لیے آتے تھے۔", "کابل میں ماضی میں جو کرنسی تھی اسے روپیہ بھی کہا جاتا ہے اور عام زبان میں کرنسی کے لیے ’کالدار‘ کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ آج بھی کچھ لوگ کالدار کا لفظ استعمال کرتے ہیں جبکہ اب افغان کرنسی کو ’افغانی‘ کہا جاتا ہے۔", "کرنسی ڈیلرز کے مطابق 1970 سے پہلے یہاں کرنسی ایکسچینج کے لیے کوئی لائسنس نہیں ہوا کرتے تھے اور لوگ اپنے طور پر ہی کاروبار کیا کرتے تھے۔ سنہ 1981 کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کچھ ڈیلرز کو لائسنس جاری کیے تھے لیکن پھر وہ کینسل کر دیے گئے تھے۔", "افغانستان پر روس کے حملے کے بعد جب بڑی تعداد میں افغان شہری ہجرت کر کے پاکستان آئے تو وہ اپنے ساتھ اپنی کرنسی ’افغانی‘ بھی ساتھ لائے لیکن ان دنوں میں افغان کرنسی کی قدر پاکستان کے روپے کے مقابلے میں بہت کم تھی۔", "پشاور کی تاریخ اور تجارت پر کام کرنے والے معاشی تجزیہ کار ضیا الحق سرحدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’چوک یادگار بنیادی طور پر کابل اور دلی کے درمیان تجارت کا بڑا مرکز تھا۔ یہاں افغانستان سے زیادہ تر پھل آتے تھے اور یہاں کرنسی ایکسچینج بھی ہوتی تھی۔‘ ", "ان کا کہنا تھا کہ انھیں یاد ہے کہ 1965 اور 1966 میں وہ افغانستان جایا کرتے تھے اور اس وقت پاکستان کے دس روپے 100 افغانی کے برابر ہوتے تھے۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’1979 میں جب بڑی تعداد میں افغان شہری ہجرت کر کے آئے تو اس وقت یہاں چوک یادگار میں افغان کرنسی بوریوں میں لائی جاتی تھی۔ اکثر افغان تاجر جب سامان کی خریداری یہاں کرتے تو افغان کرنسی دیتے تھے جسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا تھا۔‘ ", "ان دنوں افغان کرنسی پاکستان کے روپے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور جہاں ایک افغانی پاکستان کے چار روپے کے برابر ہے جبکہ پاکستان میں ڈالر 300 روپے کے لگ بھگ اور افغانستان میں ڈالر 80 افغانی کے برابر ہے۔ ", "اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی رپوٹس کے مطابق افغان معیشت بہتر ہو رہی ہے اور اس کے کافی مثبت اشاریے مل رہے ہیں۔ ", "حالیہ دنوں میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ڈالر افغانستان سمگل ہو رہا ہے اور گذشتہ کچھ عرصے میں سرحد پر غیر قانونی طور پر ڈالرز افغانستان لے جاتے ہوئے پکڑے بھی گئے ہیں۔ ", "وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گذشتہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 27 چھاپے مارے ہیں جہاں سے 28 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ", "ایف آئی اے کے مطابق ان چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں مقامی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ", "یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ایف آئی اے نے کسی مارکیٹ پر چھاپے مارے ہیں بلکہ گذشتہ سال بھی پاکستان کی مختلف کرنسی مارکیٹ میں چھاپے مارے گئے تھے لیکن پھر کچھ دنوں بعد یہی کاروبار دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ ", "ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ’ڈنڈے کے زور سے کسی معیشت کو سہارا نہیں دیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے ایک بہتر معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت پاکستان کے پڑوس میں دو ایسے ملک ہیں جن پر عالمی سطح پر پابندیاں ہیں، ان میں ایک افغانستان اور دوسرا ایران ہے اور ان دونوں ممالک کو ڈالرز کی ضرورت ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’بہتر معاشی پالیسی اپنانے سے ہی ڈالر کی سمگلنگ کو روکا جا سکتا ہے۔ ", "’اگر کرنسی مارکیٹ پر پابندی لگا دی جائے گی اور دفاتر سیل کر دیے جائیں گے تو سب کام لوگ گھروں سے اور دیگر مقامات سے شروع کر دیں گے۔ اب تو آن لائن نطام ہے، حوالہ ہنڈی اور دیگر غیر قانونی کام کہیں سے بھی ہو سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ بہتر پالیسی ترتیب دی جائے۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cpv6zp2pq4vo", "summary": "غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تقریبا ایک ماہ سے حراست میں لیے گئے چھ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انھیں بری طرح پیٹا گیا اور ایک شخص نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ان کی دائیں ٹانگ کاٹ دی گئی۔", "id": "cpv6zp2pq4vo", "article": ["چھ میں سے پانچ افراد جن کا کہنا ہے کہ انھیں بری طرح پیٹا گیا تھا وہ تقریبا ایک ماہ تک اسرائیلی حراست میں رہنے کے بعد تھکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔", "غزہ سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انھیں اسرائیلی فوج نے تقریباً ایک ماہ کی حراست کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا، انھیں مارا اور پیٹا گیا۔ ", "ان میں سے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اُن کی دائیں ٹانگ میں گولی ماری، جسے بعد میں کاٹنا پڑا، اس سب کے باوجود اُنھیں اور دیگر کو حراست میں لے لیا گیا۔", "جنگی قوانین کے تحت تمام قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جانا چاہیے۔", "تاہم اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے پاس اس شخص کے دعوے سے متعلق تحقیقات کے لیے زیادہ معلومات نہیں ہیں کہ جن کی بنیاد پر تحقیقات کی جا سکیں کہ کب اور کن حالات میں یہ سب ہوا۔", "آئی ڈی ایف کے ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔", "ان سب کی ہی کلائیوں پر گہرے زخم تھے", "اسرائیل نے ان افراد کو جمعرات 14 دسمبر کو اسرائیل سے غزہ جانے والی کریم شالوم سرحدی گزرگاہ پر رہا کیا۔ ", "اس کے بعد ان افراد نے غزہ کے جنوب میں رفح میں محمد یوسف النجار ہسپتال میں علاج کروایا۔", "اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے درجنوں سابق قیدی وہاں موجود تھے۔ جن میں سے صرف سات افراد وہ تھے کہ جنھوں نے مُجھ سے بات کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔", "چار افراد ہسپتال میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی بستر پر قطار میں بیٹھے ہوئے تھے، جبکہ پانچواں ان کے ساتھ سہارا لیے کھڑا تھا۔", "ان سبھی نے ہلکے سرمئی رنگ کے ٹریک سوٹ پہن رکھے تھے اور انتہائی تکلیف کے عالم میں اپنی زخمی کلائیوں کو تھامے ہوئے تھے، جن پر گہری چوٹوں اور زخم اب بھی موجود تھے۔", "تاہم اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والوں میں کچھ فلسطینی ایسے بھی تھے کہ جن کے ہاتوں میں اب بھی سفید پلاسٹک کی ٹائیز یا ہتھکڑیاں موجود تھیں جو انھیں حراست میں لیے جانے کے وقت آئی ڈی ایف کی جانب سے پہنائی گئیں تھیں۔ ", "کلائیوں پر نظر آنے والے انتہائی تکلیف دہ اور گہرا زخم ", "آئی ڈی ایف کی قید سے رہا ہونے والے فلسطینی محمد داؤد نے کہا کہ انھیں اس لیے حراست میں لیا گیا کیونکہ انھوں نے اسرائیل کے جنوب کی طرف جانے کے حکم کی پیروی کی تھی۔", "انھوں نے مُجھ سے بات کرتے ہوئے دُکھ بھرے لہجے میں کہا ’ہم شمال میں بیت لاہیا سے آئے تھے اور محفوظ راہداری کے ذریعے جنوب کی طرف بڑھ رہے تھے جب مُجھے حراست میں لیا گیا۔‘", "اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’انھوں (آئی ڈی ایف) نے ہمیں وہاں سے پکڑا، انھوں نے ہم سے پوچھ گچھ کی، یہ جاننے یا کہلوانے کی کوشش کی کہ کیا آپ حماس ہیں؟ کیا آپ اسلامی جہاد کر رہے ہیں؟‘", "محمد داؤد نے مُجھے بتایا کہ انھیں 26 دن تک حراست میں رکھا گیا اور بالآخر رہا کر دیا گیا کیونکہ ’انھیں ہم سے وہ نہیں ملا شاید جس کی انھیں تلاش تھی۔‘", "محمد داؤد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سیدھے کھڑے ہونے تکلیف محسوس کر رہے تھے", "آئی ڈی ایف نے 14 نومبر کو غزہ کے شمال سے فلسطینیوں کے لیے جنوب میں موجود راہداریوں کو انخلا کی غرض سے عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا۔", "اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے اسے صلاح الدین ہائی وے کے ساتھ انسانی مقاصد کے لئے ایک ’محفوظ راستہ‘ قرار دیا۔", "آئی ڈی ایف کی جانب سے مردوں کی سکریننگ اور حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ", "محمد داؤد نے کہا کہ ’مجھے باندھ دیا گیا تھا اور دیگر تمام مردوں کی طرح میری آنکھوں پر بھی پٹی باندھی گئی تھی۔‘", "انھوں نے مجھے مزید بتایا ’انھوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی کی، ہم پر تھوکا اور ہماری بے عزتی کی۔ وہ ہمارے ساتھ انتہائی بے رحمی سے پیش آئے، ہم سب کو مارا پیٹا گیا۔‘", "داؤد نے بتایا کہ ’اگر کوئی انھیں یہ کہتا کہ وہ بیمار ہیں یا ان کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے تو وہ (اسرائیلی فوجی) جواب دیتے کہ ’ہماری بلا سے، چاہے یہیں مر جاؤ۔‘", "’جس کے بعد وہ انھیں ہتھکڑیوں سے پکڑتے اور لٹکا دیتے۔‘", "ان میں سے چار افراد نے محمد داؤد کی بی بی سی سے ہونے والی بات کی تصدیق کی۔", "آئی ڈی ایف کے ترجمان نے خاص طور پر اس الزام کو مسترد کیا۔", "آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم قیدیوں کو ہتھکڑیاں لگانے کے نتیجے میں چوٹوں کے بارے میں، واضح کرتے ہیں کہ قیدیوں کو خطرے کے پیش نظر ایسا کیا گیا تاہم اس دوران اس سب کے دوران اُن کی صحت کے مطابق اُن کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا۔‘", "آئی ڈی ایف کی جانب سے کہا گیا کہ ’انھیں (فلسطینی قیدیوں) کو کبھی بھی کلائیوں میں بندھی ہتھکڑیوں سے نہیں لٹکایا گیا۔‘", "محمد نے کہا کہ ’ہمیں موسم کی شدت میں بھی صرف ایک کمبل دیا جاتا تھا اور بارش میں ہمیں باہر رکھا گیا، جبکہ کھانا اور پانی بھی کم ملا۔‘ ", "ایک بار پھر، آئی ڈی ایف نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ قیدیوں کو دن میں تین وقت کا کھانا، پانی اور طبی سہولیات مناسب مقدار میں فراہم کی جاتی تھیں۔", "کوئی نہیں جانتا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے کتنے افراد کو حراست میں لیا ہے یا انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔", "اس ماہ کے اوائل میں بیت لاہیا کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے یہ مسئلہ سرخیوں میں ہے۔", "اس میں درجنوں فلسطینی مردوں کو زیرِ جامہ یا انڈر ویئر پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا اور وہ تناؤ زمین پر بیٹھے ہوئے تھے جبکہ اسرائیلی فوجی ان کے گرد حصار بنائے کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔", "محمود ابو حسین، جو اپنی دائیں ٹانگ سے محروم ہیں، کا ہسپتال کی راہداری میں طبی عملہ معائنہ کر رہا ہے", "اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے چھٹے شخص محمود ابو حسین ہسپتال کے کوریڈور یا راہداری میں ایک کرسی پر انتہائی افسردہ بیٹھے تھے۔", "بھورے بالوں والے ابو الحسن کی دائیں ٹانگ غائب تھی، جن کے ٹریک سوٹ کے نچلے حصے پر خون کے دھبے دیکھائی دے رہے تھے۔", "انھوں نے مُجھے مزید بتایا کہ ان کا تعلق شمالی غزہ کے الشاتی کیمپ سے ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’میں اپنے گھر میں تھا، میں نے انھیں (آئی ڈی ایف کے اہلکاروں کو) بتایا کہ میں بیمار ہوں، میری عمر 62 سال ہے۔‘ ", "’انھوں نے مجھ سے کہا کہ نہیں، آپ کو ہمیں بتانا ہوگا کہ حماس کے لوگ کہاں چُھپے ہیں اور اسرائیلی یرغمالی کہاں ہیں۔‘", "ابالحسن نے انتہائی تکلیف اور بھری آنکوں کے ساتھ مُجھے یہ بتایا کہ ’جب میں نے انھیں بتایا کہ میں وہ سب نہیں جانتا جو آپ مُجھ سے پوچھ رہے ہیں، تو انھوں نے میرے ایک بھی لفظ کا اعتبار نہیں کیا اور میری ٹانگ پر گولی مار دی، یہ ظلم یہاں رُکا نہیں اس کے بعد انھوں نے میری ٹانگ کاٹ دی۔‘", "’انھوں نے مجھ سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے کہ میری ٹانگ کام نہیں کر رہی ہے۔‘", "آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اس واقعے کی تحقیقات کے لیے مناسب معلومات نہیں ہیں۔", "محمود ابو حسین نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کی ٹانگ پر اس وقت گولی ماری جب انھوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حماس اور یرغمالی کہاں ہیں", "ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مُجھے یہ بتایا کہ یہ زخمی فلسطینی جب یہاں آئے تو انکی حالت انتہائی نازک تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ان میں سے دو افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں حسین بھی شامل ہیں۔", "ایک اور عمر رسیدہ شخص محمد یوسف علی ابو شملہ بھی ہسپتال کی راہداری میں انتظار کر رہے تھے۔ ان کا تعلق غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون کے پڑوس سے ہے۔", "بی بی سی سے بات کرنے والے ساتویں شخص شملہ نے دوسرے لوگوں کی طرح ہلکے سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی افواج نے انھیں کسی اور وقت میں حراست میں لیا تھا۔ ", "محمد یوسف علی ابو شملہ بھی بی بی سی سے بات کرنے کے لیے کافی مُشکل سے بیٹھے ہوئے تھے", "شملہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ایک بلڈوزر نے میرے اور اس کے اندر موجود 40 افراد کے ساتھ میرے گھر کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ ’عورتیں چیخ رہی تھیں۔ ہم ہاتھ اٹھا کر گھر سے نکل گئے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’انھیں چھ دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا جن میں ان کے تین بیٹے، دو بھتیجے اور ایک بھائی شامل ہیں۔‘", "وہ مزید کہتے ہیں کہ ’انھوں نے ہمیں اپنے کپڑے اتارنے کے لیے کہا۔ ہمارے کپڑے اتارنے کا کیا مطلب ہے؟ ہم شرمندہ تھے لیکن ہم نے اپنی شرٹس اتار دیں۔‘", "’وہ ہمیں مزید کپڑے اتارنے کا حکم دیتے رہے۔ ہم نے اپنے انڈر ویئر تک اتار دیے۔‘", "آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ انھیں قیدیوں کو کپڑے اتارنے کا کہنے کی اس وجہ سے ضرورت پڑی کہ آیا یہ پتہ لگایا جا سکے کہ انھوں نے اپنے ساتھ کہیں کوئی دھماکہ خیز مواد یا بیلٹ نا پہن رکھی ہو۔", "یہ وہ فرد تھے جو آئی ڈی ایف کی حراست سے رہائی کے بعد سے انتہائی تکلیف اور صدمے سے دوچار نظر آئے", "شملہ نے کہا کہ انھیں تین دن تک غزہ میں رکھا گیا اور پھر اسرائیل لے جایا گیا۔ ", "انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انھیں خود ہی رہا کر دیا گیا ہے۔ ", "شملہ نے انتہائی دُکھ اور تکلیف سے بھرے لہجے میں کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ باقی لوگ کہاں ہیں، میں صرف اپنے بارے میں جانتا ہوں کہ میں زندہ بچ گیا ہوں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv23398jnqno", "summary": "انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی قربت کئی عالمی فورمز پر نظر آئی ہے۔ G20 سربراہی اجلاس ختم ہو چکا ہے اور کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام رہنما اپنے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں لیکن سعودی ولی عہد ابھی بھی دلی میں موجود ہیں۔", "id": "cv23398jnqno", "article": ["سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن نے جب انڈیا میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کے سٹیج پر ایک دوسرے سے مصافحہ کیا تو انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کا ہاتھ تھام لیا۔", "تینوں رہنماؤں کی ایک ساتھ یہ تصویر سفارت کاری کے دنیا میں موضوع بحث بن چکی ہے اور اس کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔", "درحقیقت انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی قربت کئی عالمی فورمز پر نظر آئی ہے۔", "دارالحکومت دلی میں منعقدہ G20 سربراہی اجلاس ختم ہو چکا ہے اور کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام رہنما اپنے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں لیکن سعودی ولی عہد ابھی بھی دلی میں موجود ہیں۔", "اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی ولی عہد انڈیا کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ پیر کو وزیر اعظم نریدنر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کر رہے ہیں۔", "واضح رہے کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ہی خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی اور سعودی عرب کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔", "وزیر اعظم مودی نے سال 2016 اور 2019 میں دو بار سعودی عرب کا دورہ کیا۔ اس دوران انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان کئی اہم معاملات پر اتفاق ہوا اور کئی معاہدے کیے گئے۔", "سعودی عرب مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی طاقت ہے جس کا خاص طور پر اسلامی ممالک پر گہرا اثرورسوخ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نریندر مودی نے سعودی عرب کے ساتھ قربت بڑھا کر پاکستان کو بھی سائیڈ لائن کرنے کی کافی حد تک کوشش کی۔", "2019 میں انڈیا کا دورہ کرنے کے بعد محمد بن سلمان کا انڈیا کا یہ دوسرا دورہ ہے جسے ماہرین کافی اہم قرار دے رہے ہیں۔ ", "انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ تجارت پانچ ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ انڈیا نے سال 2022-23 میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی برآمدات کیں اور سعودی عرب سے تقریباً چار ہزار ڈالر کی درآمد کی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں یہ تجارت دوگنی ہو گئی ہے۔", "سعودی عرب میں 700 سے زیادہ انڈین کمپنیاں کام کر رہی ہیں جنھوں نے تقریباً 200 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان میں ایل این ٹی، ٹاٹا، وپرو، ٹی سی ایس، شاپورجی جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔", "انڈیا میں سعودی سرمایہ کاری کی بات کریں تو مارچ 2021 تک یہ 300 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ تھی۔ اس میں سعودی آرامکو، سبک، ای ہالیڈے جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "یہی نہیں، سعودی عرب نے انڈین سٹارٹ اپس جیسے فرسٹ کری، گروفرس، اولا، اویو، پے ٹی ایم میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔", "انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز کے سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر فضل الرحمن صدیقی کہتے ہیں کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کو سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی طور پر متنوع بنا رہے ہیں۔ تیل کی معیشت کے علاوہ وہ مینوفیکچرنگ، سیاحت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں انڈیا ان کے سامنے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور اسی لیے ان کے لیے انڈیا اہمیت رکھتا ہے۔‘", "وزیر اعظم نریندر مودی سال 2030 تک انڈیا کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالر تک لے جانے کی بات کر رہے ہیں۔", "ایسے میں دنیا بھی انڈیا کو ایک بڑی منڈی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ امیج انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے صدر روبندرا سچدیو کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب کے پاس بہت پیسہ ہے، جس سے وہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ انڈیا اس کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے وہ مستقبل میں اچھا منافع حاصل کر سکتا ہے۔‘", "سچدیو کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب نیوم پروجیکٹ بنا رہا ہے، جس کا بجٹ 500 بلین ڈالر (تقریباً 37 لاکھ کروڑ روپے) ہے۔ اس کے لیے وہ انڈیا سے ٹیلنٹ اور سرمایہ کاری کا مطالبہ کر رہا ہے۔ انڈیا کی مدد سے وہاں ہائیڈروجن پلانٹ پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔‘", "اس منصوبے کے تحت سعودی عرب میں مستقبل میں ایکو سٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس شہر میں ہر چیز ماحول دوست ہوگی۔ یہ خام تیل سے پاک سعودی عرب کے ’وژن 2030‘ کا حصہ ہے۔", "اس ایکو سٹی کو تیار کرنے والے ڈویلپرز کے مطابق یہ شہر 26,500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہو گا اور یہاں سعودی عرب کا عدالتی نظام یہاں کام نہیں کرے گا، بلکہ اس منصوبے کے سرمایہ کار خود اس کے لیے ایک خود مختار قانونی نظام بنائیں گے۔", "سعودی عرب کئی دہائیوں تک امریکہ کے قریب رہا لیکن گزشتہ چند برسوں میں اس نے اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلیاں کی ہیں۔", "پروفیسر فضل الرحمٰن صدیقی کہتے ہیں کہ ’ایک نئی قسم کا کثیر الجہتی عالمی نظام ابھر رہا ہے، جس میں سعودی عرب اپنی جگہ بنا رہا ہے اور وہ امریکہ سے ہٹ کر چین، روس، انڈیا کے علاوہ ایس سی او، برکس جیسی تنظیموں میں اثرورسوخ بنانے کی کوشش میں ہے۔‘ ", "وہ کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب نہیں چاہتا کہ دنیا اسے صرف تیل بیچنے یا مکہ اور مدینہ کی وجہ سے جانے۔ وہ عالمی برادری کا حصہ بننا چاہتا ہے۔‘", "رابندر سچدیو کا کہنا ہے کہ ’ایسی صورتحال میں سعودی عرب انڈیا کو ایک قابل اعتماد دوست کے طور پر دیکھتا ہے۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ ’ایک نیا ورلڈ میٹرکس بن رہا ہے۔ سعودی عرب اپنے لیے مختلف شراکت داروں کی تلاش میں ہے۔ پہلے وہ صرف امریکہ کے ساتھ ہوتا تھا لیکن محمد بن سلمان کے آنے کے بعد حالات بدل رہے ہیں۔‘", "سچدیو کہتے ہیں کہ ’اس کے نتیجے میں، مہاراشٹرا میں 4400 کروڑ امریکی ڈالر کے ’ویسٹ کوسٹ ریفائنری اینڈ پیٹرو کیمیکل پروجیکٹ‘ کے قیام کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس میں سعودی عرب کی آرامکو، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن شامل ہیں۔‘", "انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ، 9 ستمبر کو دلی میں ’انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور‘ کے منصوبے کا اعلان کیا جس میں امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کا بھی اہم کردار ہے۔", "ماہرین کا خیال ہے کہ محمد بن سلمان اور نریندر مودی کی ملاقات میں بھی یہ پراجیکٹ زیر بحث ہو گا۔", "اس منصوبے کے تحت مشرق وسطیٰ میں واقع ممالک کو ریل نیٹ ورک کے ذریعے جوڑا جائے گا، اور بعد میں مشرق وسطی انڈیا کے ساتھ بحری راستوں کے ذریعے جڑے گا۔", "اس وقت انڈیا یا اس کے آس پاس کے ممالک سے آنے والا سامان نہر سویز کے ذریعے بحری جہازوں کے ذریعے بحیرہ روم تک پہنچتا ہے جس کے بعد وہ یورپی ممالک میں داخل ہوتا ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور لاطینی امریکی ممالک کو سامان پہنچانے کے لیے جہازوں کو بحیرہ روم کے راستے بحر اوقیانوس میں داخل ہونا پڑتا ہے۔", "ماہرین کا خیال ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سامان دبئی سے اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ تک ٹرین کے ذریعے جا سکے گا اور اس کے بعد آسانی سے یورپ میں داخل ہو سکے گا۔ ", "پروفیسر فضل الرحمن صدیقی کہتے ہیں کہ ’اس پراجیکٹ پر کافی عرصے سے کام جاری ہے۔ اس کے ذریعے انڈیا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ (بی آر آئی) کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔‘", "چین تاریخی دور ک ی شاہراہ ریشم کے خطوط پر بی آر آئی منصوبے کی تعمیر کر رہا ہے جس کے ذریعے چین خود کو یورپ اور دیگر ممالک سے جوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔", "2013 میں چینی صدر شی جن پنگ نے اس تاریخی تجارتی راہداری کا آغاز کیا تھا اور ایک دہائی کے اندر یہ منصوبہ افریقہ سے لاطینی امریکہ تک پھیل چکا ہے۔ اس کے تحت چین پوری دنیا میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔", "رابندر سچدیو کا کہنا ہے کہ ’انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور‘ کی مدد سے انڈیا ’گلوبل ساؤتھ‘ کا لیڈر بن سکتا ہے اور چین کو چیلنج کر سکتا ہے۔‘", "انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان صدیوں سے معاشی، سماجی اور اقتصادی تعلقات رہے ہیں۔ 1947 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے رہنما ایک دوسرے کے دورے کرتے رہے ہیں۔", "پہلی بار 1955 میں سعودی عرب کے شاہ سعود بن عبدالعزیز 17 روزہ دورے پر انڈیا آئے تھے اور اس کے ایک سال بعد اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔", "اس کے بعد وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھی 1982 میں سعودی عرب کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔", "2006 میں شاہ عبداللہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم لمحہ تھا جس کے بعد دلی اعلامیہ پر دستخط ہوئے اور تعلقات کو نئی رفتار ملی۔", "سال 2010 میں، وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سعودی عرب کا دورہ کیا ، جس کے بعد ریاض اعلامیہ پر دستخط کیے گئے، جس نے سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے لیے کام کیا۔", "2014 میں اس وقت کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے انڈیا کا دورہ کیا۔ اگر ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی بات کریں تو انھوں نے سال 2016 میں ریاض کا دورہ کیا تھا اور خاص بات یہ ہے کہ اس دورے کے دوران انھیں شاہ سلمان نے ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا تھا۔", "اس کے بعد جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سال 2019 میں انڈیا کا دورہ کیا تو انھوں نے ملک میں 10 ہزار کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔", "اس عرصے کے دوران انڈیا کے حج کوٹہ میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب تقریباً دو لاکھ انڈین شہری سالانہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔", "قائدین کے دوروں کے علاوہ، تقریباً 24 ملین انڈین سعودی عرب میں رہتے ہیں، جو وہاں کی سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہے اور دونوں ممالک کو جوڑے رکھنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c063jr6knrjo", "summary": "تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ نارمل ڈیلیوری یا قدرتی طریقے سے پیدا ہونے والے بچوں میں ویکسین لگانے کے بعد پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی مقدار آپریشن (سی سیکشن) کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں دگنا ہوتی ہے۔", "id": "c063jr6knrjo", "article": ["سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کسی ویکسین کے جواب میں ہمارے مدافعتی نظام کے ردعمل کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ ہماری پیدائش کیسے ہوئی تھی، یعنی نارمل ڈیلیوری یا آپریشن (سی سیکشن) کے ذریعے۔", "اس تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ نارمل ڈیلیوری یا قدرتی طریقے سے پیدا ہونے والے بچوں میں ویکسین لگانے کے بعد پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی مقدار آپریشن (سی سیکشن) کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں دگنا ہوتی ہے۔", "ماہرین کہتے ہیں کہ اس فرق کی وجہ مدافعت پیدا کرنے والے وہ اچھے بیکٹیریا ہیں جو پیدائش کے وقت ہمارے جسم میں جمع ہو جاتے ہیں۔", "اگرچہ آپریشن سے پیدا ہونے بچوں میں بھی مدافعت یا قدرتی تحفظ موجود ہوتا ہے، تاہم ہو سکتا ہے انھیں نارمل ڈیلیوری سے پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت زیادہ پروبائیوٹِک یا ویکسین کی اضافی خوراک دینا پڑے۔", "ہماری پیدائش کا لمحہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب ہم ماں کی بچہ دانی کی جراثیم سے نکل کر ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ہر طرف خوردبینی جرثوموں کی بھرمار ہوتی ہے۔", "اس خوردبینی حیات میں شامل مائیکروبز (بیکٹیریا، فنگی، وائرس اور آکیاہ) ہمارے جسم کو اپنا گھر بنا لیتے ہیں اور آخر کار ان کی تعداد ہمارے ’انسانی‘ خلیوں سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔", "اگر ہم قدرتی طریقے یعنی آپریشن کے بغیر اس دنیا میں آتے ہیں تو جن مائیکروبز سے ہمارا پالا سب سے پہلے پڑتا ہے وہ ہماری ماں کی اندام نہانی میں موجود ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ آپریشن یا سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں تو آپ کا اس دنیا میں آنے کا راستہ دوسرا ہو جاتا ہے اور آپ کا پالا جن جرثوموں سے پڑتا ہے وہ انسانی جلد پر پائے جاتے ہیں یا ہسپتال اور گھر کی ہوا میں موجود ہوتے ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "حالیہ تحقیق میں یونیورسٹی آف ایڈمبرا اور نیدر لینڈ کی اٹریچٹ یونیورسٹی کے ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ہماری پیدائش کے بعد ہمیں دی جانے والی مختلف ویسکینز پر ان جرثوموں یا مائیکروبز کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔", "اس مقصد کے لیے ماہرین نے 120 نوزائیدہ بچوں کے پہلے گہرے سبز رنگ کے پاخانے (میکونیئم) سے لے کر ایک برس کی عمر تک کے پاخانے پر تحقیق کی۔", "جرنل آف نیچر کمیونیکیشن نامی جریدے میں اس تحقیق کے شائع ہونے والے نتائج میں دیکھا گیا ہے کہ جو بچے اندام نہانی کے راستے پیدا ہوتے ہیں ان میں بائفائیڈو بیکٹیریئم اور ایسکیرکیا کولائی نسل کےمائیکروبز کی مقدار زیادہ تھی۔", "ان تنائج کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مفید بیکٹیریا کی مقدار زیادہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جب ایسے بچوں کو نیوموکوکل اور مینیگوکوکل قسم کی ویکسین لگائی جائے گی تو ان میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی اینٹی باڈیز  کی مقدارتقریباً  دوگنا ہو گی۔ ", "اس سے پہلے دیکھا جا چکا ہے کہ ہمارے جسم میں موجود مائیکروبائیوز فُلو اور تپ دق (ٹی بی) کی ویکسین پر اثرانداز ہوتے ہیں۔", "حالیہ تحقیق کے حوالے سے یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے شعبۂ  امراض اطفال کی سربراہ، پروفیسر ڈیبی بوگارٹ کا کہنا تھا کہ ’عین پیدائش کے وقت مائیکروبز اور ہمارے مدافعتی نظام کے درمیان پہلا رابطہ اہم ہوتا ہے۔‘", "انھوں نے مجھے بتایا کہ بیکٹیریا مختلف قسم کے کیمیائی اجزا خارج کرتے ہیں، جنھیں فیٹی ایسڈ کہا جاتا ہے۔ یہ فیٹی ایسڈ ہمارے مدافعتی نظام کو بتاتے ہیں کہ اب کام شروع کر دو۔ اگر یہ فیٹی ایسڈ نہ ہوں تو جسم میں بی سیلز قسم کے خلیوں کی نشونما کمزور پڑ جاتی ہے اور یہ وہی خلیے ہیں جو ہمارے جسم میں سفید خلیے پیدا کرتے ہیں جو بیماری کے خلاف لڑتے ہیں۔", "اس تحقیق میں جن نوزائیدہ بچوں کا مطالعہ کیا گیا وہ تمام صحتمند تھے، مدت پوری ہونے پر پیدا ہوئے تھے اورانھیں کسی دوسرے مرض کا سامنا نہیں تھا۔", "اکثر آپریشن یا سی سیکشن اس وقت کیا جاتا ہے جب اس کا مقصد ماں یا بچے کی صحت کو محفوظ بنانا ہوتا ہے۔", "حالیہ عرصے میں ’وجائنل سیڈِنگ‘ کا رجحان بھی دیکھا گیا ہے جس میں آپریشن سے پیدا ہونے والے بچے کے جسم پر ماں سے خارج ہونے والا قدرتی مائع لگایا جاتا ہے۔", "اس کے علاوہ ایک اور تحقیق میں یہاں تک کیا گیا کہ ماں کے معدے میں پائے جانے والے بیکٹیریا بچے کے جسم میں ڈالے گئے۔ ان تمام تجربات کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ بچے کو وہ مائیکروبز مل جائیں جو اسے سی سیکشن کی وجہ سے نہیں مل سکے۔", "تاہم، پروفیسر بوگارٹ کہتی ہیں کہ ’خیال کی حد تک تو سی سیکشن والے بچوں کو یوں مائیکروبز دینا شاید بہترین حل ہو، لیکن عملی طور پر یہ ایک خاصا پیچیدہ عمل ہے کیونکہ یہ طریقہ بچے کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔‘", "اسی لیے پروفیسر بوگارٹ کہتی ہیں کہ سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچوں کو مفید بیکٹیریا کا ملغوبہ (جیسے پروبائیوٹِک) دینا ’زیادہ محفوظ‘ ہو گا۔ اس کا دوسرا حل یہ ہے کہ سی سیکشن والے بچوں کو ویکسین کی اضافی خوراک دی جائے۔‘", "دوسری جانب، مدافعتی نظام کے ماہر اور یونیورسٹی آف ایڈمبرا سے ہی منسلک، پروفیسر نیل مابوٹ کے مطابق یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ کسی بچے میں زیادہ اینٹی باڈیز پیدا ہونے کا براہ راست تعلق مائیکروبز سے ہوتا ہے۔", "تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ’حالیہ تحقیق نے بہرحال یہ امکان پیدا کر دیا ہے کہ ہم نوزائیدہ بچوں، خاص طور پر آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں، کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے، ویکسین کے بہتر اثرات اور ان بچوں کو دیگر انفیکشنز سے بچانے کے لیے مفید بیکٹیریا پلا سکتے ہیں۔‘", "اس تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے بائیو سائنس کے ماہر، ڈاکٹر جارج سوّا کا کہنا تھا کہ ’یہ مضمون اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے ہمیں ان عوامل کو سمجھنے میں زیادہ مدد ملے گی جو نوزائیدہ بچوں میں ویکسین اور مائیکروبائیوم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔‘", "تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق نسبتاً محدود پیمانے پر کی گئی ہے اور کوئی حتمی نتائج اخذ کرنے سے پہلے ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c6pjp83y515o", "summary": "پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے وزرا کے ہمراہ سنیچر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ ان کے پیشرو نواز شریف اور عمران خان بھی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا چکے ہیں۔", "id": "c6pjp83y515o", "article": ["وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہو ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بذریعہ کمرشل ائیرلائن سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔", "پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ میں جو بھی سیاستدان انتخابات جیت کر وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز ہوا ہے، اس نے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا ہی انتخاب کیا ہے۔", "سنہ 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ پاکستان کے وزیرِاعظم منتخب ہوئے اور وہ اگست 2013 میں ہی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے تھے۔", "ایسا ہی کچھ ان کے بعد 2018 کے عام انتخابات جیت کر وزیرِاعظم بننے والے عمران خان نے بھی کیا اور وہ بھی اسی برس ستمبر کے مہینے میں سعودی عرب چلے گئے۔", "پاکستان میں 2024 کے عام انتخاب کے نتیجے میں ملک میں ایک اتحادی حکومت قائم ہوئی اور اس کے سربراہ وزیرِاعظم شہباز شریف ہیں۔", "وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ ماضی کے وزرائے اعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وزارتِ اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا ہی کریں گے جس کے لیے وہ سنیچر کے روز روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ہیں۔", "پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔", "اس دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔", "پاکستانی وزیرِاعظم اپنے وفد کے ساتھ سعودی عرب کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ان کے ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی درخواست پر آئندہ مہینوں کے دوران نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ ", "شہباز شریف نے گذشتہ مہینے بطور وزیراعظم حلف اُٹھانے کے بعد بدحال معیشت کو اپنی حکومت کے لیے ایک چیلنج قرار دیا تھا۔", "ان کا کہنا تھا کہ ’ملکی مالیاتی معاملات سے نمٹنے کے لیے گہری سرجری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ہماری قوم کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔‘", "پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان گذشتہ برس جون میں تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے تھے جس کی 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط رواں مہینے پاکستان کو موصول ہوجائے گی۔", "پاکستانی حکومت اس بات کا اشارہ دے چکی ہے کہ انھیں ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہوگا۔", "سعودی عرب کی جانب سے بھی ماضی میں پاکستان کی وقتاً فوقتاً مدد کی جاتی رہی ہے۔ خیال رہے نومبر 2021 میں پاکستان کے گرتے ہوئے زرِمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالر کی رقم ایک سال کے لیے جمع کروائی تھی، تاہم بعد میں سعودی حکومت نے اس کی مدت میں مسلسل کئی بار توسیع کی اور اب یہ رقم پاکستانی بینک کے اکاؤنٹ میں دسمبر 2024 تک جمع رہے گی۔", "وزیرِاعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے کا ایجنڈا تو اب تک حکام کی جانب سے شیئر نہیں کیا گیا ہے، لیکن خیال یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی وفد اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی ملاقات میں سرمایہ کاری اور معاشی معاملات زیرِ گفتگو آئیں گے۔", "بی بی سی کے اس سوال کے جواب میں پاکستانی تھنک ٹینک ’تبادلیب‘ کے بانی مشرف زید کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب پاکستان کا سٹریٹجک اور معاشی شراکت دار ہے۔ وہاں مسلمانوں کی دو مقدس مساجد بھی واقع ہیں۔‘", "وہ مزید کہتے ہیں کہ ’پاکستانی رہنماؤں کی یہ روایت ہے کہ (اقتدار میں آنے کے بعد) وہ پوری مسلم امہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور خصوصاً سعودی عرب کے استحکام اور سکیورٹی کی حفاظت کا عزم کرتے ہیں۔‘", "برطانیہ میں مقیم ’کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز‘ سے منسلک ایسوسی ایٹ فیلو عمر کریم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سیاستدان اور فوجی حکام عام طور پر سعودی شاہی خاندان سے اپنے سیاسی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔", "ان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آ کر سیاستدانوں کا سعودی عرب جانے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ ’عمرہ اور زیارتیں‘ کر کے ملک میں اپنی قبولیت بڑھائی جا سکے۔", "خیال رہے 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں شہباز شریف پاکستان کے دوسری مرتبہ وزیرِاعظم منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ تقریباً 16 مہینے ملک کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں۔", "اس سے قبل سنہ 2022 میں تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِاعظم عمران خان کو وزارتِ اعظمیٰ کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے شہباز شریف کو ملک کا وزیرِاعظم منتخب کیا تھا۔", "سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے پاکستان کے ساتھ دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معاشی بحرانوں کے دوران لوگوں کو یہ امید ہوتی ہے کہ سعودی شاہی خاندان مصیبت کے وقت پاکستان کی مدد کرے گا۔", "عمر کریم کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب کا تعلق پاکستان کے قریبی اتحادیوں میں ہوتا ہے اور پچھلی ایک دہائی میں پاکستان کے نہ ختم ہونے والے معاشی بحرانوں کے سبب اب یہ ایک روایت بن چکی ہے کہ پاکستانی رہنماؤں کے ایسے دورے سعودی فیصلہ سازوں سے مالی مدد مانگنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔‘", "وہ کہتے ہیں شہباز شریف نے اپنی پچھلی حکومت کے دور میں بھی سعودی عرب کے دورے کیے تھے لیکن وہ کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔", "’سعودی عرب نے اس وقت کچھ اضافی وسائل دینے کا کہا ضرور تھا لیکن صرف اس صورت میں جب پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہو۔‘", "تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی مالی مدد کے لیے اب کچھ شرائط رکھ دی گئی ہیں؟", "تجزیہ کار مشرف زیدی کہتے ہیں کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم بن جانے اور ان کے ’وژن 2030‘ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ کار طے کر دیا ہے۔", "واضح رہے دہائیوں سے سعودی عرب کی معیشت کا انحصار تیل سے پیدا ہونے والی آمدنی پر رہا ہے لیکن اب شہزادہ محمد بن سلمان ’وژن 2030‘ کے ذریعے اس سے چھُٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔", "مشرف زیدی کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے پہلے وزارتِ اعظمیٰ کے دور میں بھی سعودی عرب پاکستان میں بڑا سرمایہ لگانے کے لیے تیار تھا لیکن پاکستانی حکومت اس کے لیے کوئی قابلِ غور پلان تشکیل دینے میں مشکلات کا شکار رہی۔", "انھوں نے مزید کہا کہ ’وزیرِاعظم شہباز شریف بدستور مشکلات کا شکار رہیں گے کیونکہ ان کی حکومت کا انحصار پاکستان کی کمزور، غیر فعال اور کم صلاحیتوں والی سویلین اور عسکری بیوروکریسی پر ہے۔‘", "’کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز‘ سے منسلک ایسوسی ایٹ فیلو عمر کریم بھی اس حوالے سے مشرف زیدی سے کسی حد تک اتفاق کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔", "ان کا کہنا ہے کہ ’شہباز شریف اور پاکستانی فوج کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس بدلے میں سعودی عرب کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔‘", "’خصوصاً یمن کے تنازع کے دوران پاکستان کے وہاں فوج نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد ان تعلقات میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں والا معاملہ اب اتنا اہم نہیں رہا ہے۔‘", "خیال رہے 2015 میں یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نے پاکستان سے عسکری مدد کی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں لیکن اس وقت پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس جنگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔", "عمر کریم کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان نے اپنا مزید اثر و رسوخ کھو دیا۔", "’اب مالی معاملات پر بات شرائط کے ساتھ ہی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی مالی مدد کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کو اس ہی طرح راضی کرنا ہوگا جس طرح وہ آئی ایم ایف کو کرتا ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cnkg078v294o", "summary": "انڈیا کے سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر اپنے بیانات سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔", "id": "cnkg078v294o", "article": ["انڈیا کے سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر اپنے متنازع بیانات کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔", "گذشتہ روز یعنی سوموار کو وہ ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر مختلف ہیش ٹیگز کے تحت ٹرینڈ کرنے لگے جس میں اُن کے حالیہ رویے پر بات ہو رہی ہے جو ایک وائرل ویڈیو میں نظر آئی ہے۔", "اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فون پر بات کرتے ہوئے سٹیڈیم کے اندر جا رہے ہیں جبکہ ایک شخص نے ان کے لیے چھتری پکڑ رکھی ہے۔ اسی دوران گیلری میں بیٹھے شائقین کی جانب سے ’کوہلی کوہلی‘ اور ’دھونی دھونی‘ کے نعروں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ ", "ان نعروں کے دوران وہ ایک لمحے کو پیچھے مڑتے ہیں اور اپنی درمیانی انگلی ہوا میں لہرا کر اشارہ کرتے ہیں۔", "دنیا بھر میں اس طرح کے اشارے کو ہتک آمیز اور نازیبا سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے بہت سے صارفین انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔", "یہ ویڈیو کب کی ہے اس بارے میں یقین سے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ انھوں نے ویڈیو میں جو لباس پہن رکھا ہے وہ لباس انھوں نے گذشتہ سنیچر کو انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران اس وقت بھی پہنا ہوا تھا جب وہ پاکستانی سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ کمنٹری باکس میں نظر آئے تھے۔", "بہرحال گوتم گمبھیر سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اپنے اس رویے پر وضاحت دی ہے۔ انھوں نے انڈین خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ انھوں نے انگلی اس وقت دکھائی جب ’کوہلی کوہلی‘ یا ’دھونی دھونی‘ کے نعرے لگائے گئے۔", "انھوں نے کہا کہ دراصل انھوں نے انڈیا مخالف نعرے کے جواب میں انگلی دکھائی تھی۔ ", "نیوز ایجنسی اے این آئی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر کے ویڈیو کو جاری کیا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "گمبھیر نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ سٹیڈیم میں گزر رہے تھے تو کچھ پاکستانی ناظرین نے انڈیا مخالف اور کشمیر کے بارے میں قابل اعتراض نعرے لگائے، جس کے جواب میں انھوں نے انگلی دکھائی۔", "انھوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ دکھایا جاتا ہے وہ مکمل سچائی نہیں ہوتی ہے۔", "انھوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر جو کچھ دکھایا جاتا ہے اس میں مکمل صداقت نہیں ہوتی ہے۔ لوگ جو کچھ دکھانا چاہتے ہیں دکھاتے ہیں۔ وائرل ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی انڈیا مخالف نعرے لگاتا ہے اور کشمیر کے بارے میں بات کرتا ہے تو سامنے والا شخص ردعمل تو ظاہر کرے گا یا پھر وہ ہنس کر چلا جائے گا؟‘", "انھوں نے مزید کہا کہ 'دو یا تین لوگ تھے جو انڈیا مخالف چیزیں بول رہے تھے۔ اور ہندوستان مردہ باد اور کشمیر کے بارے میں بول رہے تھے تو وہ ظاہر ہے کہ فطری ردعمل تھا۔ میں اپنے دیش کی مخالفت میں کچھ سُن نہیں سکتا ہوں۔‘", "جب صحافیوں نے ان سے مزید استفسار کیا تو انھوں نے کہا کہ وہ ایسے آدمی نہیں جو انڈیا مخالف بات ہو تو چپ چاپ مسکرا کر چلے جائیں۔", "پھر انھوں نے کہا کہ ’آپ سپورٹس دیکھنے آئیں تو وہاں پر پولیٹیکل ری ایکشن دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کشمیر کا مامعلہ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور ہندوستان کے بارے میں غلط بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے دیش کو سپورٹ کیجیے۔ وہاں ہندوستانی کراؤڈ بھی تھا جو اپنے دیش کو سپورٹ کر رہا تھا۔‘", "انھوں نے انڈیا اور پاکستان کے کرکٹ مداحوں کو کہا کہ جب آپ میچ دیکھنے آئیں تو آپ اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کیجیے مگر کسی کے بارے میں غلط مت بولیے۔", "ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں حارث رؤف کی کوہلی سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ وہ جہاں جاتے ہیں لوگ انھیں کوہلی کوہلی کہہ کر ستاتے ہیں۔", "بہرحال گوتم گمبھیر کی اس وضاحت کے بعد بھی لوگ انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔", "چند انڈین صارفین کا یہ خیال ہے کہ گوتم نے انگلی دراصل ان انڈینز فینز کو دکھائی جو انھیں دیکھ کر ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ یاد رہے کہ گوتم اور کوہلی کے مابین تعلقات کچھ اتنے اچھے نہیں ہیں۔", "نازیبا اشارہ کرنے کے معاملے میں کچھ لوگ رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفےٰ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔", "ٹوئٹر پر 12 لاکھ فالوور رکھنے والی صحافی ساکشی جوشی نے گوتم گمبھیر کے اشارے پر اپنا ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بی جے پی ایم پی، ایک سابق کرکٹر، ایک کمنٹیٹر گوتم گمبھیر جب وراٹ کوہلی کے مداحوں کو درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے کیمرے پر پکڑے گئے اور ان سے سوال کیا گیا تو انھوں نے بہانے کے طور پر وطن پرستی کو پیش کیا۔ یہ ان کا روز کا حال ہے۔ اپنے ہی ملک کو بس اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا جانتے ہیں۔‘", "جبکہ ریا اگراہری نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’اس جگہ تو کوہلی اور دھونی بھی گوتم گمبھیر سے اتفاق کریں گے۔ ایک قوم کے طور پر ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے۔ کوئی بھی محب وطن انڈیا کے بارے میں بری چیز برداشت نہیں کرے گا۔ ہم گمبھیر کے ساتھ ہیں۔‘", "لیکن پھر اویشیک گوئل نامی صارف نے لکھا: ’اُن کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر، انھوں نے کہا کہ کچھ پاکستانی شائقین انڈیا مخالف نعرے لگا رہے تھے جس سے وہ مشتعل ہوئے۔ اس بچگانہ بہانے کے ساتھ آنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ کرکٹ شائقین نے صاف سنا کہ ان کے سامنے صرف دھونی دھونی، کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔ دھونی اور کوہلی نے آپ سے زیادہ ملک کے لیے کیا ہے، مسٹر ایم پی۔ گمبھیر کو اپنی ذاتی دشمنی/انا کو اپنے گھر میں رکھنا چاہیے اور ہمارے درمیان نفرت کے بیج نہیں بونا چاہیے۔‘", "بہت سے لوگ سپورٹس مین شپ کی دہائی دے رہے ہیں تو کچھ لوگ راہل گاندھی کے پارلیمان میں فلائنگ کس دینے پر رکن پارلیمان سمرتی ایرانی کے اعتراض کو یاد کر رہے ہیں اور لکھ رہے ہیں کہ انھیں گوتم گمبھیر کے اشارے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔", "بہت سے صارفین نے لکھا ہے کہ انھیں گوتم گمبھیر کے الفاظ پر یقین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نے اس ویڈیو کو ایڈٹ کر کے پیش کیا ہے جس میں آواز کچھ اور ڈال دی گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے مزاحیہ انداز میں پوچھا ہے کہ کوہلی کا یا دھونی کا نعرہ لگانا کب سے انڈیا مخالف ہو گيا۔", "گمبھیر اور کوہلی لکھنؤ میں آمنے سامنے نظر آئے تھے", "بہر حال یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گوتم گمبھیر اپنے بیان کے لیے مباحثے کے مرکز میں ہیں۔ وہ پہلے بھی اپنے پاکستان مخالف رویے کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ شاہد آفریدی کے ساتھ ان کی نوک جھونک سے بھی کرکٹ شائقین بہت حد تک واقف ہیں۔", "اس معاملے میں بھی بہت سے شائقین شاہد آفریدی کی پرانی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جس میں وہ گوتم گمبھیر کے کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جسے ان کی ٹیم میں کوئی بھی پسند نہیں کرتا‘ اور اس پر انڈین کرکٹر ہربجن سنگھ مسکرتے ہیں۔", "لیکن یہاں وراٹ کوہلی اور سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی سے ان کے تلخ رشتے کی بازگزشت زیادہ سنائی دے رہی ہے کیونکہ ویڈیو میں ان کے نام کے نعرے واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔", "روشن رائے نامی صارف نے لکھا کہ 'ہر کسی نے سنا کہ مجمع کوہلی کوہلی کا نعرہ لگا رہا تھا لیکن وہ (گوتم گمبھیر) اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے لیے اس میں وطن پرستی لے آئے۔۔۔‘", "رواں سال مئی میں بنگلورو اور لکھنؤ کے درمیان آئی پی ایل میچ میں گمبھیر اور کوہلی کے درمیان ہونے والی گرما گرم بحث بھی کرکٹ شائقین کے حافظے میں ہو گی۔", "اس دن، میچ کے بعد، بنگلورو کے کھلاڑی وراٹ کوہلی اور لکھنؤ کے مینٹر گوتم گمبھیر کے درمیان تکرار نظر آئی تھی۔", "ان دونوں کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے الگ کیا اور آئی پی ایل نے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/52476710", "summary": "ماہرین کا کہنا ہے کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا میں نوٹوں کے استعمال میں کمی آنے کے عمل کو اور تیز کر دے گی کیونکہ لوگ اب زیادہ سے زیادہ ادائیگیوں کے لیے ’ڈیجیٹل‘ طریقے اپنا رہے ہیں۔", "id": "5dcaf825-f103-014d-a09c-a3bdf47db9bd", "article": ["نقد رقوم کی ادائیگی میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔", "ماہرین کا کہنا ہے کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا میں نوٹوں کے استعمال میں کمی کے عمل کو اور تیز کر دے گی کیونکہ لوگ اب زیادہ سے زیادہ ادائیگیوں کے لیے ’ڈیجیٹل‘ طریقے اپنا رہے ہیں۔", "لاک ڈاؤن کے دوران کیش مشینوں سے رقم نکلوانے میں ساٹھ فیصد کی کمی آئی ہے گو کہ لوگ اب بڑی رقوم نکلوا رہے ہیں۔", "کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں آن لائن خریداری اور خاص طور پر روز مرہ کی اشیاء کی خریدای شامل ہے۔", "ماہرین کا کہنا ہے اس سے قبل کے برطانیہ اس نئی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو کاغذی نوٹوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔", "ماہرین نے کہا کہ اس صورت حال میں ملک کی 20 فیصد آبادی جس کا دار و مدار نقد لین دین پر ہے وہ پیچھے رہ جائے گی۔", "برطانیہ میں کیش مشینوں کے نیٹ ورک کی نگرانی کرنے والے ادارے لنکس کے مطابق ہر ہفتے ایک کروڑ دس لاکھ لوگ اب بھی کیش مشنیوں سے نقد رقوم نکلوا رہے ہیں جن کی مالیت ایک ارب پاونڈ کے قریب بنتی ہے۔", "اس کے باوجود کہ ملک بھر میں ہوٹل، ریستوران، کیفے، بار، کلب اور بہت سی دکانوں کے بند ہونے کی وجہ سے نوٹوں کی مانگ عمومی طور پر کم ہوئی ہے۔", "لوگ گھروں سے باہر کم جا رہے ہیں اور نقد جمع کر رہے ہیں۔", "اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوانے کی اوسط میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال یہ اوسط 65 پاؤنڈ تھی جو اب 82 پاونڈ ہو گئی ہے۔", "ایک صدی قبل قائم ہونے والے سٹور ویب آئرن مونگری نے مقامی لوگوں کو کئی بحرانی ادوار سے گزرتے دیکھا ہے۔", "ان ہنگامی حالات میں کینٹ کاؤنٹی کے علاقے ٹینٹرڈین میں ہارڈ ویئر کی دکان نے باغبانی، گھروں کی مرمت اور رنگ وغیرہ کا ساز و سامان لوگوں کو فراہم کرنے کے لیے اپنے سٹور کے دروازے پر ایک کاؤنٹر لگا دیا ہے۔", "ایک صدی سے زیادہ عرصے سے قائم سٹور ویب آئرن مونگری نے مقامی لوگوں کو کئی بحرانی ادوار سے گزرتے دیکھا ہے", "ان دنوں جب سماجی فاصلوں کی پابندی برقرار ہے گاہکوں کی سہولت کے لیے تاکہ انہیں خریداری کے لیے زیادہ دیر تک انتظار نہ کرنا پڑے سٹور میں لکھ کر لگا دیا گیا ہے کہ وہ نقد رقوم بھی وصول کر رہے ہیں۔", "دکان کی ملکیت میں شراکت دار نائجل ویب نے کہا کہ وہ گاہکوں کو جتنی سہولت فراہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں تاکہ وہ جلد از جلد اپنی خریداری مکمل کر کے واپس اپنے گھروں کو جا سکیں۔ ", "انہوں نے بتایا کہ وہ بینک کارڈوں سے بھی ادائیگیاں وصول کر رہے ہیں جس کے لیے گاہکوں کو مشین دستیاب ہونے کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن اگر نقد رقم ہو تو کام چند سیکنڈ میں ہو جاتا ہے۔ ", "کورونا وائرس: وبا کے دوران زیادہ ضروری کیا ہے: مزدور یا معیشت", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "کھاتہ داروں کے ایک سروے کے بعد لِکنس کا کہنا ہے کہ 75 فیصد لوگ اب نوٹوں کا استعمال کم کر رہے ہیں اور 54 سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نوٹوں کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں۔", "کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں اس طرح کی اطلاعات بھی گردش کر رہی تھیں کہ یہ وائرس نوٹوں اور سکوں کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ بینک آف انگلینڈ اور عالمی ادارۂ صحت نے یہ وضاحت جاری کی تھی کہ نوٹوں اور سکوں کے ذریعے بھی کرورنا وائرس پھیلنے کا اتنا ہی خطرہ ہے جتنا کسی اور چیز سے ہو سکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا تھا۔", "سروے میں جن لوگوں سے بات کی گئی ان میں سے 76 فیصد کا یہ ہی کہنا تھا کہ وہ آئندہ چھ ماہ میں نوٹوں کا استعمال کم کریں گے اور وہ ادائیگیوں کے دوسرے طریقے اپنائیں گے یا آن لائن خریداری کریں گے۔ ", "کیش تک رسائی پر ایک رپورٹ کی مصنفہ نیٹلی سینی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 30 فیصد لوگ نقد رقوم استعمال کرنا پسند کرتے ہیں لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ دوسرے طریقے استعمال کرنے میں زیادہ سہولت محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ عادت بن جائے گی جو مستقبل میں ان کے ساتھ رہے گی۔", "دکان کی ملکیت میں شراکت دار نائجل ویب نے کہا کہ وہ گاہکوں کو جتنی سہولت فراہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں", "ملک کے 50 فیصد لوگوں نے پہلے ہی بڑی حد تک نوٹوں کا استعمال چھوڑ دیا ہے اور صرف 20 فیصد لوگ ہی نوٹ اور سکے استعمال کر رہے ہیں جن میں سے بھی بہت سے یہ عادت ترک کرتے جا رہے ہیں۔", "نوٹوں کی کم ہوتی ہوئی مانگ کی وجہ سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ کیش دستیاب کرنے کے لیے بنایا گیا سارا نظام یا ڈھانچہ جن میں اے ٹی ایم مشینیں شامل ہیں شاید منافع بخش ہی نہ رہے۔ ", "مصنفہ نیٹلی سینی نے کہا کہ „ہو سکتا ہے کہ اس سے پہلے کہ ہم اس کے لیے تیار ہوں سارا ڈھانچہ ہی گر پڑے۔‘", "پیوٹل نامی کمپنی کے مارٹن سمتھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے کاروبار پر پڑنے والے اثرات کا درست اندازہ لگانا اس وقت تک بہت مشکل ہے جب تک کاروبار دوبارہ نہیں کھل جاتے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کیش استعمال کرنے کی بنیادی وجوہات پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے جس میں سہولت اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی میں دشواری شامل ہیں۔ ", "بی بی سی کے پرسنل فائنانس کے نامہ نگار سائمن گومپارٹز", "کیا مستقبل میں اس بحران کو ایسے دیکھا جائے گا کہ جس نے نوٹوں سے ہماری چاہت کو ختم کر دیا۔", "بہت سے گاہک نوٹوں کو ہاتھ لگاتے وقت ڈرتے ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کتنے لوگوں نے انہیں چھوا ہو گا۔", "دکاندار جو کارڈ کو دیکھ کر ناگواری کا اظہار کرتے تھے اب خوشی خوشی ’کارڈ ریڈر‘ نکال لیتے ہیں۔ یہ نتائج یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ غیر یقینی حالات میں لوگ اپنے نوٹ اور سکے سینوں سے لگا کر رکھتے ہیں۔", "شاید اس وقت وہ گھروں سے باہر نہ نکل پانے کی وجہ سے کیش نہ نکلوا رہے ہوں۔ لیکن ایک بات صاف ظاہر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے الیکٹرانک ادائیگیوں کا رجحان بڑھ گیا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60743043", "summary": "پاکستان کی سرکاری تیل کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے وزارت توانائی کو ایک خط میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ملک کو ڈیزل کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس کی فراہمی کا نظام ملک میں گندم کی کٹائی کے موسم کے دوران خراب ہو سکتا ہے جب ڈیزل کی مانگ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔", "id": "e99eb005-fcb2-429d-89a4-ca8a3544ee31", "article": ["پاکستان میں تیل کمپنیوں کی جانب سے موجودہ سال کے آغاز سے ڈیزل کی کم درآمد کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک میں کام کرنے والی تیل کمپنیوں نے رواں برس جنوری سے اب تک، ان تخمینوں سے کم ڈیزل درآمد کیا ہے جو حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی کے فیصلوں کے تحت اُنھیں درآمد کرنا ہوتا ہے۔ ", "پاکستان کی سرکاری تیل کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی دستاویزات کے مطابق جنوری سے اب تک ٹارگٹ سے دو لاکھ میٹرک ٹن کم ڈیزل درآمد کیا گیا ہے۔ پی ایس او نے وزارت توانائی کو ایک خط میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ملک کو ڈیزل کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کا ملک میں گندم کی کٹائی کے سیزن پر اثر پڑ سکتا ہے جب ملک میں ڈیزل کی مانگ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔", "پاکستان میں تیل و گیس کے نگران ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی وزارت توانائی کے نام ایک خط میں زور دیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے موسم میں ڈیزل کی طلب بڑھنے والی ہے۔ اوگرا نے سفارش کی ہے کہ بینکوں کی جانب سے تیل کمپنیوں کو زیادہ رقم فراہم کی جائے تاکہ وہ ملک میں زیادہ ڈیزل درآمد کر سکیں۔", "تاہم وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس خدشے کو مسترد کیا کہ ملک میں پیٹرول و ڈیزل کا کوئی بحران ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک میں تیل کے ذخائر ایک ماہ کے لیے کافی ہیں اور میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ", "مگر اوگرا اور پی ایس او کے وزارت توانائی کو لکھے گئے خطوط کے مطابق ملک میں تیل، خاص طور پر ڈیزل کی سپلائی چین بہت دباؤ کی شکار ہے اور اگر فوری طور پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے کہ ملک میں ڈیزل کا ایک بڑا بحران سامنے آ سکتا ہے۔ ", "رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت کے کیے گئے ایک فیصلے کے مطابق پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں اگلے مالی سال کے بجٹ تک منجمد کر دی گئی ہیں، تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کی وجہ سے بلند ترین سطح پر ہیں جس کی وجہ سے تیل کمپنیاں مہنگا تیل خرید رہی ہیں۔", "حکومت کی جانب سے تیل کمپنیوں کو مہنگا تیل خرید کر ملک میں سستا بیچنے پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تیل کمپنیاں ماضی میں حکومتی وعدے مبینہ طور پر پورے نہ ہونے پر اس خدشے کا اظہار کرتی ہیں کہ سبسڈی کی رقم کے جاری کرنے میں تاخیر ہونے کی صورت میں اُن کے لیے کام کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ ", "اگرچہ حکومت کی جانب سے ایک طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے تحت سبسڈی کی رقم ایک مہینے میں ادا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاہم تیل کمپنیاں اس پر پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ ", "پاکستان میں تیل کے شعبے کے ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل، خاص طور پر ڈیزل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ڈیزل درآمد کرنے والی کمپنیاں مشکلات کا شکار ہیں۔", "ان کے مطابق امیر ممالک زیادہ ڈیزل خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان جیسے ملکوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس پر زیادہ پریمیئم یعنی اضافی رقم ادا کرنی پڑ رہی ہے جو کمپنیوں کے لیے مالی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک فیصلے کے تحت ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر کر دی تھی اور ڈیزل کی قیمت 114.15 روپے مقرر کی تھی۔", "حکومت کی جانب سے تیل کی کم قیمت کو برقرار رکھنے کے لیے تیل کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ عالمی منڈی اور ملکی سطح کی قیمتوں کے درمیان فرق کا حساب دے کر حکومت سے بقایا رقم وصول کریں۔ ", "اس کے لیے حکومت کی جانب سے ایک طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے اور اس کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ تاہم تیل کمپنیوں کے مطابق عالمی اور ملکی قیمتوں میں فرق اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ صرف 15 دن کا فرق 25 ارب سے زائد بن رہا ہے۔", "اس صورتحال میں اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کی سرکاری تیل کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) بین الاقوامی مارکیٹ سے ڈیزل خرید کر مقامی تیل کمپنیوں کو فراہم کرے، لیکن پی ایس او نے اپنے ایک خط میں ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ", "پی ایس او کے مطابق ادارے کے گردشی قرضوں اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے یہ مالی طور پر ممکن نہیں کہ وہ عالمی منڈی سے تیل خرید کر مقامی سطح پر تیل کمپنیوں کو فروخت کرے۔", "اس حوالے سے آئل انڈسٹری کے ماہر اور ایک مقامی ریفائنری کے منتظم زاہد میر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دنیا میں اس وقت ڈیزل کی طلب بہت زیادہ ہے اور زیادہ تر ڈیزل یورپ برآمد کیا جا رہا ہے۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ ایک جانب ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے تو اس کے ساتھ اس پر پریمیئم میں بھی اضافہ ہوا ہے یعنی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ اضافی پیسے ادا کر کے ڈیزل خرید سکتے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ دنیا کے حالات کی وجہ سے تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔ ", "تیل و گیس کے شعبے کے ماہر اور عارف حبیب لمٹیڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے بتایا کہ پریمیئم ایک اضافی رقم ہوتی ہے جو جلد خریداری کے لیے ادا کرنی ہوتی ہے۔", "اُن کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں ڈیزل کی قیمت بہت زیادہ بڑھی تاہم گذشتہ کچھ روز سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کا مثبت اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ کیونکہ خام تیل کی قیمت جو 125 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی تھی وہ اب 110 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔ اور روس اور یوکرین کے درمیان کسی امن معاہدے کی صورت میں یہ 100 ڈالر سے بھی نیچے جا سکتی ہیں۔ ", "پی ایس او کے وزارت توانائی کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق ملک میں 12 تیل کمپنیوں کی جانب سے جنوری سے لے کر مارچ کے مہینے تک کم ڈیزل خریدا گیا ہے۔", "پی ایس او کے مطابق ڈیزل کی کم درآمد کی وجہ سے ان کمپنیوں کے ساتھ ملک میں ڈیزل کے ’ڈے کور‘ یعنی کتنے دن کے لیے ڈیزل کافی ہو گا، اس میں پانچ دن کی کمی آئی ہے۔", "عارف حبیب لمیٹڈ کے طاہر عباس نے بتایا کہ فی الحال ڈیزل کا کوئی بحران نظر نہیں آ رہا کیونکہ وزیر توانائی کے مطابق ایک مہینے کا ذخیرہ موجود ہے۔ اُنھوں نے کہا عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ہو گا اور تیل کمپنیوں کو کیش فلو اور درآمدی لاگت کے لیے اضافی پیسے نہیں چاہیے ہوں گے۔ ", "تیل کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل کی کم درآمد کی وجہ سے حکومتی ادارے پی ایس او نے ملک میں گندم کی کٹائی کے سیزن کے متاثر ہونے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ", "اوگرا نے بھی اس سلسلے میں خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مارچ سے لے کر جون تک ڈیزل کی طلب بہت زیادہ ہوتی ہے جب ملک میں فصل کی کٹائی ہو رہی ہوتی ہے اور اس لیے اس عرصے کے دوران طلب کو پورا کرنے کے لیے زیادہ ڈیزل درآمد کیا جائے۔ ", "سندھ آباد گار بورڈ کے سینیئر نائب صدر محمود نواز شاہ نے کہا گندم کی کٹائی اور ترسیل میں استعمال ہونے والے کمبائنڈ ہارویسٹر، تھریشر،ٹریکٹر ٹرالیاں اور ٹرک ڈیزل استعمال کرتے ہیں۔ سندھ میں مارچ سے گندم کی کٹائی شروع ہوتی ہے جو ملک کے بالائی حصوں میں جون تک چلی جاتی ہے۔ ", "پاکستان میں تیل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں جب گندم کی کٹائی کا موسم عروج پر ہوتا ہے تو اس وقت ڈیزل کی کھپت نو لاکھ ٹن تک ہو جاتی ہے جو عموماً دوسرے مہینوں میں سات لاکھ ٹن کے لگ بھگ رہتی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c9xg9rgn28jo", "summary": "مطیع الرحمن نے سنہ 1971 کی جنگ کے دوران کراچی سے پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اغوا کر کے انڈیا لے جانے کی کوشش کی مگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور طیارہ انڈیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے زیرِ تربیت پائلٹ راشد منہاس کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔", "id": "c9xg9rgn28jo", "article": ["یہ بنگلہ دیش کی آزادی سے چار ماہ قبل کی بات ہے جب پاکستانی فضائیہ میں لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کو تربیت دینے والے فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمٰن نے 1971 کی جنگ میں مغربی پاکستان (موجودہ پاکستان) کے خلاف بغاوت کی۔ ", "مطیع الرحمن نے سنہ 1971 کی جنگ کے دوران کراچی سے پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اغوا کر کے انڈیا لے جانے کی کوشش کی مگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور طیارہ انڈیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے زیرِ تربیت پائلٹ راشد منہاس کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔", "اس واقعے کے بعد پاکستان نے راشد منہاس کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش نے مطیع الرحمن کو اپنے ملک کے فوجی اعزاز ’بیر شریسترہ‘ یعنی ’بہترین بہادر ہیرو‘ سے نوازا۔", "مطیع الرحمن کا تعلق مشرقی پاکستان کے ایک متوسط خاندان سے تھا۔ وہ 21 فروری 1945 کو ڈھاکہ کے قریب رمنا نگر میں پیدا ہوئے اور وہیں کے پرائمری سکول میں تعلیم حاصل کی جس کے بعد انھیں مغربی پاکستان میں سرگودھا کے پی اے ایف پبلک سکول میں داخل کروایا گیا۔ ", "12ویں جماعت کے بعد انھوں نے اگست 1961 میں پاکستانی ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ انھیں جون 1963 کو جنرل ڈیوٹی پائلٹ برانچ کمیشن کیا گیا اور وہ 1971 کی جنگ سے قبل پائلٹوں کو تربیت دینے کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ", "دوسری طرف راشد منہاس تقسیم ہند کے بعد فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1969 میں انھوں نے پی ایف اے اکیڈمی رسالپور کو جوائن کیا جہاں انھیں ہارورڈ اور ٹی 37 طیارے اڑانے کی تربیت دی گئی۔ ", "مطیع الرحمن نے 12ویں جماعت کے بعد اگست 1961 میں پاکستانی ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی", "پاکستانی ایئر فورس کے تاریخ دان قیصر طفیل اپنی ایک تحریر ’بلیو برڈ 116 از ہائی جیکڈ‘ میں لکھتے ہیں کہ کراچی میں تعینات بنگالی افسروں کو احساس ہو گیا تھا کہ پاکستانی انٹیلیجنس اُن پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ان بنگالی افسران نے طے کیا کہ وہ ایئر بیس پر موجود افسران کے ساتھ دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے اور کھلے بندوں آپس میں کبھی ایک ساتھ نہیں ملیں گے لیکن اندر ہی اندر یہ منصوبہ بنا کہ وہ پاکستانی جنگی طیارے کو ہائی جیک کر کے انڈیا لے جائیں گے۔ شروع میں ایک یا دو ایف 86 ہائی جیک کرنے کا منصوبہ بنا مگر انھوں نے اسے ترک کر دیا کیونکہ زیادہ لوگوں کی موجودگی سے شک پیدا ہو سکتا تھا۔ ", "اس تحریر میں قیصر طفیل لکھتے ہیں کہ یہ طے ہوا کہ سولو مشن پر جانے والے ٹی 33 کو ہائی جیک کرنا آسان ہو گا۔ 20 اگست کو راشد منہاس نے سکواڈرن کریو روم میں ناشتہ گرم کروایا، انھیں اس روز اڑان پر نہیں جانا تھا کیونکہ تنہا جانے کے لیے کراچی کے آس پاس موسم خراب تھا لیکن اچانک موسم بہتر ہوا اور راشد منہاس سے کہا گیا کہ وہ اُڑنے کی تیاری کریں۔ ", "قیصر طفیل لکھتے ہیں کہ راشد منہاس اپنا ناشتہ بیچ میں چھوڑ کر فلائٹ لیفٹیننٹ حسن اختر سے پرواز کی بریفننگ لینے گئے۔ انھوں نے اڑان کے کپڑے پہنے، جلدی سے دو گلاب جامن کھائے اور کوکا کولا کے دو، تین گھونٹ لیے۔ ", "مطیع الرحمٰن کے متعلق پاکستانی حکام کا دعویٰ رہا ہے کہ 20 اگست کو جب راشد منہاس مطیع الرحمن کے ساتھ تربیتی پرواز پر تھے، تو مطیع الرحمن نے انھیں طیارے میں خرابی کا اشارہ کیا اور انھیں ’کلوروفام‘ سنگھا کر نیم بے ہوش کر دیا۔ ", "اسی دوران مطیع الرحمٰن نے زمین پر موجود اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ ان کے اہلخانہ کو کراچی میں انڈین ہائی کمیشن پہنچائیں کیونکہ وہ پاکستانی ایئرفورس کا طیارہ انڈیا لے کر جا رہے ہیں۔", "پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شائع کردہ کتاب ’مون گلیڈ‘ کے مطابق 20 اگست 1971 کو راشد منہاس تنہا ٹی 33 کی دوسری پرواز کے ٹیک آف کے لیے تیار تھے۔ انھوں نے انجن چلایا اور تمام حفاظتی تدابیر کی یقین دہانی کی۔ گراؤنڈ پر عملے نے انھیں ’تھمبز اپ‘ کا اشارہ کیا، یعنی وہ اڑان بھر سکتے تھے۔ ", "جیسے ہی انھوں نے اڑان بھرنے کی تیاری پکڑی تو ’ایک بنگالی انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن نے انھیں رُکنے کا اشارہ کیا۔‘", "’(راشد منہاس کو) لگا کہ شاید انھیں آخری لمحے پر کچھ اضافی ہدایات ملنے جا رہی ہیں۔ انھوں نے طیارہ روک لیا۔‘", "مون گلیڈ میں مزید لکھا ہے کہ ’مطیع (کھلی ہوئی کینوپی کے ذریعے) پچھلے کاکپٹ سے زبردستی اندر داخل ہوئے، طیارے کا کنٹرول چھین لیا اور اڑان بھر کے طیارے کا رخُ انڈیا کی طرف کر لیا۔‘", "اس سے پہلے کہ راشد منہاس کچھ سمجھ پاتے، طیارہ رن وے پر دوڑنے لگا۔ قیصر طفیل لکھتے ہیں کہ ’منہاس صرف اتنا کر پائے کہ انھوں نے 11 بج کر 28 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو پیغام بھیجا کہ ان کے طیارے کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔‘ ", "ان کے مطابق مطیع نے ممکنہ طور پر راشد منہاس پر دباؤ ڈالنے کے لیے پستول کا سہارا لیا ورنہ خطرہ دیکھتے ہی انجن کو آف بھی کیا جا سکتا تھا۔ ", "بنگالی افسر کیپٹن فرید نے اخبار ڈیلی سٹار کے لیے 2006 کی ایک تحریر میں لکھا کہ ’میں دیکھ سکتا تھا کہ دونوں پائلٹ طیارے کے کنٹرول کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔", "مجھے اسی وقت معلوم ہوگیا تھا کہ مطیع الرحمن انڈیا جانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے نہ پیراشوٹ پہن رکھا تھا نہ ہیلمٹ۔", "طیارے کی ہائی جیکنگ پر ایئر بیس میں الرٹ جاری کیا گیا۔ ", "پاکستانی پائلٹ سجاد حیدر نے اپنی کتاب ’فلائٹ آف دی فیلکن‘ میں لکھا ہے کہ راشد کے پاس ٹیک آف روکنے کے لیے متعدد آپشن موجود تھے تاہم وہ ایسا نہیں کر سکے۔", "مطیع الرحمن نے سنہ 1971 کی جنگ کے دوران کراچی سے پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اغوا کر کے انڈیا لے جانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے", "مطیع الرحمٰن خاصے تجربہ کار پائلٹ تھے اور انھوں نے ریڈار سے بچنے کے لیے نچلی سطح پر پرواز کی جس کی بدولت پیچھے روانہ کیے گئے طیارے انھیں تلاش نہ کر سکے۔ ", "تاہم بعد ازاں دوپہر کے وقت مقامی پولیس سٹیشن سے فون موصول ہوا کہ ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ ", "ایئر انویسٹیگیشن بورڈ کی تحقیقات میں کہا گیا کہ پرواز کے دوران کینوپی کو لاک نہیں کیا گیا تھا۔ وہ باہری ہوا کے دباؤ میں کچھ دیر اپنی جگہ رہی پھر پرواز کے دوران اڑ گئی اور یہ طیارے کے پچھلے حصے سے ٹکرائی جس سے طیارہ ناک کے بل نیچے گرا۔ ", "شاید اسی وجہ سے مطیع کاکپٹ سے باہر جا گرے کیونکہ انھیں سیفٹی بیلٹ باندھنے کا وقت نہیں مل سکا تھا۔ ", "اس حادثے کی جانچ کرنے والی ٹیم کو حادثے کے مقام سے ایک کھلونا پستول ملی۔ راشد منہاس کی لاش طیارے کے اندر سے ہی برآمد کی گئی۔ ", "پاکستانی حکام کا دعویٰ رہا ہے کہ راشد منہاس نے مطیع الرحمن سے طیارے کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کی اور اس لڑائی کے دوران طیارہ انڈین سرحد کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا۔ ’راشد منہاس نے جان بوجھ کر طیارے کو نیچے گرایا اور ٹھٹھہ کے قریب حادثہ ہوا۔‘", "پاکستانی تفتیش کاروں نے بعد ازاں اپنی تحقیقات کے بعد بتایا کہ مطیع الرحمن طیارے کے ساتھ انڈیا جانا چاہتے تھے تاکہ وہ بنگلہ دیش میں اپنے ساتھیوں کی حمایت کر سکیں۔ ", "ایئر انویسٹیگیشن بورڈ کے سربراہ گروپ کیپٹن ظہیر حسین کا بھی ماننا تھا کہ نوجوان اور کم تجربہ کار راشد منہاس کاکپٹ میں فریز ہو گئے ہوں گے۔ ", "جب اس وقت کے فوجی صدر یحییٰ خان کو پوری کہانی سنائی گئی تو انھوں نے کہا کہ یہ لڑکا نشان حیدر سے کم کا حقدار نہیں۔ بعد میں حکومت پاکستان نے راشد منہاس کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا۔ ", "راشد منہاس پی اے ایف کے واحد رکن اور سب سے کم عمر شخص ہیں جنھیں پاکستان میں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ ", "بنگلہ دیش کی تاریخ پر لکھنے والے مصنف رفیع العالم اپنی تحریر ’ان فارگیٹ ایبل ہیروز آف بنگلہ دیش‘ میں لکھتے ہیں کہ مطیع الرحمن یہ برداشت نہیں کر پا رہے تھے کہ وہ ’اپنی ہی سرزمین پر بطور پائلٹ بمباری کریں گے تاہم خاندان کی طرف رکاوٹ کے باعث اس وقت جنگ آزادی میں ان کے لیے شمولیت بھی ناممکن تھی۔‘", "رفیع العالم کے مطابق مطیع الرحمن نے مغربی پاکستان کے خلاف بغاونت کے لیے خفیہ مشن ’کوڈ نیم بلیو برڈ‘ کا فیصلہ کیا۔ ", "’کوئی بھی ریڈار (ہائی جیک کیے گئے) ٹی 33 طیارے کو ٹریک نہ کر سکا کیونکہ انھوں نے اسے بہت کم بلندی پر اڑایا۔ مطیع الرحمن اسے گجرات کی ایئر فیلڈ تک لے جانا چاہتے تھے‘مگر وہ اس میں ناکام رہے۔ ", "وہ لکھتے ہیں کہ ’مطیع الرحمن کی لاش حادثے کے مقام کے قریب سے ملی تھی۔‘", "رفیع العالم نے مزید لکھا کہ انھیں مسرور ایئر بیس میں ’فورتھ کلاس ملازمین کے قبرستان میں دفنایا گیا۔۔۔ ایئرفورس نے ایک ماہ کے لیے ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو قید رکھا اور 29 ستمبر 1971 کو رہا کیا۔‘", "بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد مطیع الرحمن کو بیر شریسترہ کا اعزاز دیا گیا جبکہ جیسور میں بنگلہ دیش ایئر فورس کا فضائی اڈہ ان کے نام کیا گیا۔", "مطیع کی باقیات کو ابتدا کو پاکستان کے شہر کراچی میں سپرد خاک کیا گیا تھا تاہم بنگلہ دیش کی حکومت کے مطالبے پر سنہ 2006 میں پاکستان نے مطیع الرحمن کی باقیات بنگلہ دیش کو واپس کیں اور بنگلہ دیش کے قیام کے 35 سال بعد انھیں ڈھاکہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c14z759p075o", "summary": "حیران کن بات یہ ہے کہ انسانوں کی متوقع عمر کے بارے میں یہ قانون کسی ایسی سائنس سے نہیں آیا جو لافانی یا کم از کم زندگی کو طول دینے کی کوشش کرتا تھا بلکہ یہ علم کے ایک اور شعبے سے ہے جو طویل عمر کے موضوع میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ اسے ’ایکچوریل سائنس‘ کہتے ہیں۔ \n", "id": "c14z759p075o", "article": ["اس کائنات میں بہت کچھ ہے اور یہاں بہت سی مخلوقات ہیں لیکن ان سب کی متوقع عمر میں بہت فرق ہے۔ ", "مثال کے طور پر سبز پتوں پر پائے جانے والے پتنگے کی صرف 24 گھنٹوں کی عمر ہے جبکہ ٹیوریٹوپسس ڈورھنی نامی جیلی فش کی قسم نے شاید آب حیات پی رکھا ہے کیونکہ وہ لافانی ہے۔ ", "اس چھوٹی سے شفاف دکھائی دینے والی جیلی فش کے پاس ایک غیر یقینی خصوصیت موجود ہے۔ یہ کسی بھی قسم کی ضرب پہنچنے، بھوکے رہنے یا دباؤ کے وقت میں خود کو جوانی کی عمر میں تبدیل کر سکتی ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہ سکتی ہے۔ ", "ایسا لگتا ہے کہ اس جیلی فش کو وہ آب حیات مل گیا ہے جس کا انسانوں نے صرف سن رکھا ہے۔ ", "فلسفی مونٹائین نے کہا تھا کہ ’موت ہر وقت ہمیں تھامے رکھتی ہے اور اور آخر کار ہمارا گلا گھونٹ دیتی ہے لیکن ہم خواب دیکھنا بند نہیں کرتے۔‘", "درحقیقت موت کے بارے میں ہمارے پاس سب سے قدیم ’گلگامیش کی نظم‘ ہے۔ میسوپوٹیمیا میں چار ہزار سال قبل مٹی کی تختیوں پر کندی ہوئی یہ نظم اس دور کے بادشاہ گلگامیش کے موت پر قابو پانے کے راستے کی تلاش میں کیے گئے سفر کے بارے میں بتاتی ہے۔", "اس نظم میں انھوں نے زندگی کے معنی کو کچھ یوں بیان کیا: ", "’انسان پیدا ہوتا ہے، جیتا ہے اور مر جاتا ہے", "یہ وہ چکر ہے جس کا خدا نے حکم دیا ہے ", "لیکن موت سے قبل، اپنی زندگی کا لطف لو", "اس میں خوشیاں تلاش کرو اور مایوس نہ ہو‘", "آج بھی اس جدید دنیا کے تحقیقی مراکز میں کچھ ایسے سائنسدان موجود ہیں، جن کا مقصد بھی بادشاہ گلگامیش سے ملتا جلتا ہے مگر تمام تر کوششوں کے باوجود بھی آج بھی عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر انسانوں کی اوسط عمر 74.3 برس ہی ہے۔ ", "اگرچہ اس میں کچھ اضافہ ہوا اور اس بارے میں انسان کی زندگی اور موت سے متعلق ایک نظریہ یا قانون ہے جسے دو صدیاں قبل پیش کیا گیا تھا اور آج بھی یہ نافذ ہے یا اس پر عمل کیا جاتا ہے۔", "لافانی جیلی فش", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "حیران کن بات یہ ہے کہ انسانوں کی متوقع عمر کے بارے میں یہ قانون کسی ایسی سائنس سے نہیں آیا جو لافانی یا کم از کم زندگی کو طول دینے کی کوشش کرتا تھا بلکہ یہ علم کے ایک اور شعبے سے ہے جو طویل عمر کے موضوع میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ اسے ’ایکچوریل سائنس‘ کہتے ہیں۔ ", "یہ علم کی وہ شاخ ہے جو بنیادی طور پر انشورنس اور مالیاتی صنعتوں میں ممکنہ خطرے یا نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے شماریاتی اور ریاضیاتی ماڈلز بناتی ہے۔", "یعنی یہ وہ سائنس ہے جس کا مقصد سالانہ فروخت اور خرید کے لیے مناسب نرخوں کا حساب لگانے کو زیادہ قابل اعتماد بنانا ہے۔", "اور جس شخص نے سائنس کی اس نئی شاخ کو متعارف کروایا تھا وہ 19ویں صدی کے ایک ریاضی دان بنجامن گومپرٹز تھے جو دراصل ایک انشورنس ایکچوری تھے۔ سنہ 1852 میں انھوں نے لندن میں رائل سوسائٹی کے سامنے انسانی زندگی اور اٹل موت سے متعلق ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔", "یہ ریاضی اور حساب پر مبنی ایک ایسا ماڈل تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری عمر کے بڑھنے کے ساتھ موت کا خطرہ تیزی سے بڑھتا ہے اور اب اسے ’گومپرٹز لا آف مورٹیلیٹی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔", "بظاہر یہ عام بات لگتی ہے اور درحقیقت کچھ ایسا ہی ہے۔ ", "وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے خلیے بڑھنا کم ہو جاتے ہیں اور ان پر جسم کی ضرورت پوری کرنے کا بوجھ پڑتا ہے جس سے یہ خراب ہو جاتے ہیں اور ہمارا جسم مزید ہمارا ساتھ نہیں دے سکتا۔ ", "گومپرٹز نے اموات کی شرح سے متعلق رپورٹوں کا تجزیہ کیا تھا اور ان میں ایک رحجان کا پتا لگایا تھا۔", "یہ قانون بنیادی طور پر اس امکان کے حساب کتاب کا نام ہے جس میں ہم ممکنہ طور پر مر جائیں گے۔ ", "جیسا کہ اگر آپ سے یہ غیر متوقع سوال پوچھا جائے کہ آپ کے خیال میں اگلے سال آپ کے مرنے کے امکانات کیا ہیں تو آپ کیا جواب دیں گے؟", "1000 میں سے ایک فیصد یا شاید دس لاکھ میں سے ایک؟", "آپ کا اس بارے میں جو بھی امکان ہو گا وہ اس ماڈل کے حساب سے ہر آٹھ سال بعد دوگنا ہو جائے گا۔ ", "مثال کے طور پر اگر آپ 25 سال کے ہیں تو اگلے سال آپ کے مرنے کا امکان بہت کم ہے: 0.03 فیصد یعنی تقریباً 3000 میں سے ایک فیصد۔", "33 برس کی عمر میں یہ امکان تقریباً 1500 میں سے ایک فیصد اور 42 برس کی عمر میں یہ امکان 750 میں سے ایک فیصد ہو جائے گا۔ ", "اور جب تک آپ 100 سال کی عمر کو پہنچیں گے تو آپ کا 101 کی عمر تک جینے کا امکان 50 فیصد تک رہ گیا ہو گا۔", "جب سے گومپرٹز نے اپنا یہ قانون تجویز کیا، اموات کے اعداد و شمار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ان کا یہ تجویز کردہ ماڈل بہت سارے ممالک، وقت کے ادوار اور یہاں تک کہ جانوروں کی مختلف انواع پر بھی تقریباً بالکل درست ثابت ہوتا ہے جبکہ اصل اوسط متوقع عمر میں تبدیلی آتی ہے تو یہ ہی اصول اس وقت بھی لاگو ہوتا ہے۔", "یہ حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ پراسرار بھی ہے کیونکہ اس بارے میں یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا کیوں ہے مگر اس معاملے میں دو ’لیکن‘ ہیں۔ ", "پہلا ’لیکن‘ یہ ہے کہ جیسا کہ آپ نے دیکھا ہو گا ہم جس ماڈل کے بارے میں بات کر رہے ہیں اسے گومپرٹز میکھم قانون کہا جاتا ہے، لہذا ہم کچھ بھول رہے ہیں۔", "اور وہ یہ ہے کہ سنہ 1860 میں ایک اور برطانوی ایکچوری ولیم میکھم نے اس میں کچھ مزید تحقیق شامل کی تھی۔ ", "انھوں نے تجویز کیا تھا کہ گومپرٹز ماڈل کو عمر اور اس کے کلیہ نمائی کے حساب سے آزاد کر کے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ", "گومپرٹز ماڈل ایسی جگہوں پر بہت اچھا کام کرتا ہے جہاں موت کی بیرونی وجوہات بہت کم ہوتی ہیں، جیسے لیبارٹری یا کم شرح اموات والے ممالک۔", "تاہم، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ہی جوان یا بوڑھے ہیں، موت کی دیگر وجوہات، جیسے حادثات، غذائی قلت، بیماری وغیرہ بھی ہو سکتی ہیں۔", "گومپرٹز نے پہلے ہی اس کی نشاندہی کر دی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’یہ ممکن ہے کہ موت دو ایک ساتھ ہونے والی وجوہات کی وجہ سے ہو۔‘", "لیکن یہ میکھم ہی تھے جنھوں نے اس جزو کو ریاضی کے فارمولے میں شامل کیا، جو ماڈل میں ایک زیادہ متغیر عنصر ہے جسے سماجی و اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی خطرات کو کم کرکے کم کیا جا سکتا ہے۔", "سائنس، ادویات اور حفظان صحت کے اصولوں نے تمام ممالک میں شرح اموات کو کم کیا ہے۔ ", "اس طرح، انشورنس پالیسیوں کو فروخت کرنے کے لیے بنایا گیا یہ قانون ڈیموگرافروں اور سماجیات کے ماہرین کے ساتھ ساتھ ماہرین حیاتیات اور بائیوجیرینٹالوجسٹ کے لیے ایک قیمتی ذریعہ بن گیا۔", "دوسرا ’لیکن‘ دلچسپ ہے اور ابھی بھی زیر تفتیش ہے۔", "گومپرٹز میکھم لا آف موٹیلیٹی تقریباً 30 سے 80 سال کی عمر کے درمیان انسانی اموات کو بہت درست طریقے سے بیان کرتا ہے۔", "لیکن کچھ مطالعات سے پتا چلا ہے کہ بڑی عمر میں شرح اموات زیادہ آہستہ آہستہ بڑھتی ہے، ایک ایسا رجحان جسے سائنسدانوں نے ’بڑھاپے میں موت کی سست شرح کے نظریے‘ کا نام دیا۔ ", "گومپرٹز نے بذات خود بڑھاپے میں موت کی سست شرح کا اندازہ لگایا تھا کیونکہ انھوں نے مشاہدہ کیا کہ انسانی زندگی سے پتا چلتا ہے کہ 92 سال کی عمر سے سالانہ شرح اموات 0.25 پر تقریباً مستقل تھی۔", "80 سال کی عمر کے بعد قانون کا اطلاق کیوں ختم ہو جاتا ہے؟ جب آپ اس عمر تک پہنچ جاتے ہیں تو کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ ماہرین کے پاس ابھی تک ان سوالات کا جواب نہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c9x2jr76n52o", "summary": "اس دورے کے دوران بارہا یہ احساس ابھرتا رہا ہے کہ قسمت اور حالات پاکستان کو ایک نادر فتح کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ مگر پاکستان خود ان مواقع کو ضائع کرنا اس قدر ضروری سمجھ بیٹھا ہے، گویا جیت سے گریز ناگزیر ہو چکا ہو۔ ", "id": "c9x2jr76n52o", "article": ["سڈنی میں رنز کا کال پڑ چکا ہے۔ پچ شکست و ریخت کا شکار ہے اور پاکستانی بیٹنگ اپنے خلجان کے ہاتھوں ایک ایسا گڑھا کھود بیٹھی ہے جہاں سے نکلنا جُوئے شیر لانے سے کم نہ ہو گا۔", "جو پچ پہلے ہی دن سے یکسر خشک اور گھاس سے عاری ہو، وہاں تیسرے چوتھے روز، رنز کی تلاش صحرا میں نخلستان کھوجنے کے مترادف ہوا کرتی ہے۔ سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی اس امر کی واضح دلیل تھا۔", "حالانکہ دوسرے دن کی بارش نے وکٹ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل قدرے سست کر دیا مگر تیسری سہ پہر کی دھوپ نکلتے ہی بلے بازی دشوار تر ہونے لگی اور آخری سیشن میں تو گویا بلے باز فقط حاضری لگواتے ہی چلتے بنے۔", "اس دورے کے دوران بارہا یہ احساس ابھرتا رہا ہے کہ قسمت اور حالات پاکستان کو ایک نادر فتح کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ مگر پاکستان خود ان مواقع کو ضائع کرنا اس قدر ضروری سمجھ بیٹھا ہے، گویا جیت سے گریز ناگزیر ہو چکا ہو۔ ", "میلبرن ٹیسٹ کے بعد جب محمد حفیظ نے کہا کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہتر کھیلی، تو شاید بولنگ کے اعتبار سے ان کی بات کچھ وزن رکھتی تھی مگر باقی شعبوں میں یہ ایک بودی بیان بازی کے سوا کچھ نہ تھی۔", "درحقیقت وہاں بھی پاکستان کی فیلڈنگ ہی تھی جو زوال کا سبب ٹھہری۔", "یہ سیریز ابھی مکمل نہیں ہوئی اور تاحال ڈھائی میچز میں ہی پاکستانی فیلڈرز کوئی درجن بھر کیچز ڈراپ کر بیٹھے ہیں۔ سرِ فہرست یہاں عبداللہ شفیق ہیں جنہوں نے چار کیچز ڈراپ کیے۔ ", "شان مسعود دو بار اس خطا کے مرتکب ٹھہرے اور صائم ایوب اپنے انٹرنیشنل کرئیر کی پہلی ہی اننگز میں دو کیچز ڈراپ کر چکے ہیں۔", " فیلڈنگ میں افادیت کے لئے ذہنی فٹنس جسمانی فٹنس سے کہیں زیادہ اہم ٹھہرتی ہے۔", "بولنگ اور بیٹنگ کے برعکس فیلڈنگ زیادہ چستی اور حاضر دماغی کا تقاضا کرتی ہے اور پاکستانی فیلڈرز فی الوقت ان صلاحیتوں سے یکسر محروم نظر آتے ہیں۔", "میلبرن میں جب عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا تو آسٹریلوی اننگز دیوار سے لگی ہوئی تھی۔", "مگر ان کے اس تحفے کی بدولت وہیں 100 رنز کی پارٹنرشپ جم گئی اور پھر وہی رنز آسٹریلیا کی فتح کے فرق میں بھی نمایاں ہوئے۔", "سڈنی میں تو ڈیوڈ وارنر کو گارڈ آف آنر دے کر بھی شاید پاکستان کے ارمان ادھورے رہ گئے اور الوداعی میچ میں ایک اور ڈراپ کیچ کا نذرانہ پیش کرنا ضروری سمجھا گیا۔ ", "گو، یہ ڈراپ وارنر کو پیش کئے گئے سابقہ تحائف جتنا مہنگا ثابت نہ ہوا مگر آسٹریلوی اننگز پہ ابتدائی دباؤ پیدا کرنے کا ایک موقع بہرحال ضائع ہو گیا۔", "حالانکہ گزشتہ تمام آسٹریلوی دوروں پہ جو پاکستانی بولنگ اٹیک بھیجے گئے ہیں، موجودہ اٹیک ان سب میں کمزور ترین ہے۔ ", "مگر شان مسعود کی قائدانہ صلاحیتوں اور اپنی ہمت کے بل پہ بارہا یہی پیس اور تجربے سے محروم بولنگ اٹیک بھی پاکستان کا پلڑا حاوی کرتا آیا ہے۔ ", "لیکن بدقسمتی کی انتہا یہ ہے کہ جب جب پاکستان میچ میں برتری کی جانب گامزن ہونے لگتا ہے، فیلڈنگ اپنے بولرز کی تائید سے کنارہ کش ہو جاتی ہے۔ ", "آج بھی آسٹریلوی اننگز خاصے خسارے میں تھی اور رن ریٹ ہی یہ عیاں کرنے کو کافی تھا کہ یہاں پاکستانی بولنگ کس قدر منظم اور موثر رہی۔ مچل مارش صرف 7 رنز پہ تھے کہ جب مڈ آف پہ صائم ایوب نے ایک بار پھر انہیں نئی زندگی ہدیہ کر دی۔", "اس کے بعد وہی مچل مارش ففٹی بنا گئے اور ایک بار پھر پاکستان واضح برتری کا موقع گنوا بیٹھا۔ اگرچہ عامر جمال کے آخری سپیل نے آسٹریلوی اننگز پہ جو انہدام ڈھایا، وہ فقید المثال تھا مگر بعد ازاں وہ ساری خوبی بھی پاکستانی بیٹنگ کی بے یقینی کی نذر ہو گئی۔", "اب ساری امیدیں ایک بار پھر محمد رضوان اور عامر جمال کی بلے بازی پہ ٹکی ہیں اور اگر یہ پارٹنرشپ کوئی معجزہ دکھا گئی تو شاید پاکستان تین دہائیوں کا شرمناک ریکارڈ مٹانے کے قابل ہو پائے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61940000", "summary": "بینک اشورنس میں انشورنس کمپنی بینک کا کاؤنٹر استعمال کرتی ہے اور اس میں بینک ایک کارپوریٹ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہوتے ہیں اور عملہ کمیشن حاصل کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ صارفین سے غلط بیانی کر کے انھیں بینک انشورنس بیچ دی جائے۔", "id": "d6ee5167-2a68-4aee-96eb-8e4bd72a559b", "article": ["’میرے بھائی نے وہ پیسے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانے کے لیے جمع کیے تھے۔ انھیں محفوظ رکھنے کے لیے بھائی نے بینک اکاؤنٹ کھلوایا تو ان سے آٹھ دس فارم پر دستخط لے لیے گئے۔ انھیں یہ نہیں پتا تھا کہ اس میں ایک بینک اشورنس کا فارم بھی ہے۔‘", "صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے مکین طاہر محمود کے مطابق ان کے بھائی کے ساتھ ایک نجی بینک نے فراڈ کیا۔ وہ بی بی سی کو بتاتے ہیں کہ پالیسی ہونے کے کچھ روز بعد انھیں پتا چلا کہ ’بینک نے اشورنس پالیسی کے نام پر اس جمع شدہ رقم میں سے کچھ رقم کاٹ لی ہے۔ ", "’جب ہم لوگوں نے پتا کیا تو کہا گیا کہ آپ کے بھائی نے بینک اشورنس کی پالیسی لی ہے۔ ہم نے کہا ہمیں یہ پالیسی نہیں چاہیے تو بینک کے عملے نے جواب دیا کہ اگر آپ کو پیسے واپس چاہییں تو آپ کو تین قسطیں بھرنا پڑیں گی۔۔۔‘", "انھیں مجبوراً یہ شرائط ماننا پڑیں مگر سنہ 2017 میں تیسری قسط کی باری آئی تو بینک کے عملے نے بتایا کہ انشورنس کمپنی قسط نہیں لے رہی۔ ’(تاہم) انشورنس کمپنی نے کہا ان کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ واپس بینک والوں سے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے اور یہ معاملہ لٹکتا ہی چلا گیا۔‘", "طاہر کو وہ پیسے ’آج تک واپس نہیں ملے۔‘ گذشتہ حکومت کے دور میں انھوں نے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی تو انھیں محتسب ادارے سے رابطہ قائم کرنے کا کہا گیا۔ ’وہاں سے بھی کوئی داد رسی نہیں ہوئی اور آج تک خاندان کے پیسے ڈوبے ہوئے ہیں۔ بھائی اور والدہ نے دوبارہ پیسے جمع کر کے عمرہ کر لیا تاہم بینک میں ڈوبی ہوئی رقم ابھی تک نہیں ملی۔‘", "مگر طاہر کا خاندان ’بینک اشورنس فراڈ‘ کی زد میں آنے والا واحد خاندان نہیں۔ آپ کو سوشل میڈیا اور اصل زندگی میں ایسے کوئی لوگ مل سکتے ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بینک نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا یعنی بتا کر یا بتائے بغیر ’بینک اشورنس‘ کے دلدل میں پھنسایا گیا جس سے انھیں مالی نقصان ہوا۔ ", "ہم نے اس تحریر میں یہ جاننے کی کچھ کی ہے کہ آخر بینک انشورنس ہے کیا اور بینک اشورنس کے متاثرین کی داد رسی کون سا ادارہ کر سکتا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان میں بہت ساری انشورنس کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور ان کے پراڈکٹس کی تشہیر بھی اخبارات، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ہوتی رہتی ہے تاہم بینک اشورنس پاکستان میں انشورنس کے مقابلے میں ایک نئی چیز ہے۔ ", "اس کے بارے میں مالیاتی امور کے ماہر ارسلان بیگ نے بتایا کہ بینک اشورنس دراصل انشورنس ہی ہوتی ہے تاہم اس میں بینک شامل ہوتا ہے۔ اس میں انشورنس کمپنیوں اور بینکوں کے درمیان سروس لیول کا معاہدہ ہوتا ہے یعنی انشورنس پراڈکٹس بیچنے پر بینک اپنا کمیشن اور نفع لیتا ہے۔ ", "انشورنس کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل این اے عثمانی نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ بینک اشورنس سٹیٹ بینک اور سکیورٹیز ایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظور شدہ پراڈکٹ ہے۔", "بینک اشورنس میں انشورنس کمپنی بینک کا کاؤنٹر استعمال کرتی ہے اور اس میں بینک ایک کارپوریٹ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جس طرح ایک انشورنس کمپنی کی پراڈکٹ کے لیے ایجنٹ ہوتے ہیں جو پالیسی کروانے پر اپنی کمیشن لیتے ہیں، اسی طرح بینک اشورنس میں متعلقہ بینک کاروپوریٹ ایجنٹ کے طور پر یہ کمیشن حاصل کرتا ہے۔", "بینک اشورنس کے نام پر ’دھوکہ‘ کھانے والے صارفین کی فہرست لمبی ہے اور لوگوں کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ان کی رقم جو انھوں نے سرمایہ کاری کے طور پر لگائی تھی، اسے بینک اشورنس کے ذریعے پالیسی میں لگا دیا گیا اور اس پر کٹوتی کر لی گئی یا پھر دیگر بعض صارفین کہتے ہیں کہ انھیں اس سے منافع نہیں ہوا، الٹا سخت شرائط و ضوابط سے وہ اپنا نقصان کر بیٹھے۔ ", "اس کے جواب میں ارسلان بیگ تسلیم کرتے ہیں کہ اس میں سب سے زیادہ خرابی بینکوں میں ہے۔ ’ایک انشورنس کمپنی جب کسی بینک کو انشورنس کا ہدف دیتی ہے تو بینک انتظامیہ کی جانب سے عملے کو کہا جاتا ہے کہ آپ نے یہ ہدف ہر صورت پورا کرنا ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ بینکوں کے عملے پر اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے اور یہ لوگوں کو ہر صورت میں بینک اشورنس میں لانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ اس عملے کو انشورنس پراڈکٹ بیچنا ہوتی ہے اور اپنے کلائنٹس کو وہ ’مس گائیڈ‘ کرتے ہیں اور ان کی سرمایہ کاری کو مختلف حیلے بہانوں سے بینک اشورنس میں لاتے ہیں۔", "مثال کے طور پر اگر عملہ دس لاکھ کی بینک اشورنس کی پالیسی کرتا ہے تو پانچ سے چھ لاکھ اسے کمیشن میں مل جاتے ہیں۔ ارسلان نے بتایا کہ جس طرح عام انشورنس ایجنٹ کمیشن پالیسی کرنے پر کمیشن حاصل کرتے ہیں، اسی طرح بینک کارپوریٹ ایجنٹ کے طور پر یہ کمیشن حاصل کرتے ہیں۔ ’بینک انتظامیہ ہر صورت میں ٹارگٹ پورا کر کے زیادہ سے زیادہ کمیشن حاصل کرنا چاہتی ہے، اس لیے عملہ مس سیلنگ یعنی غلط انداز میں بینک اشورنس کے ذریعے پراڈکٹ فروخت کرتا ہے اور اس کے لیے لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرتا ہے۔‘", "این اے عثمانی نے اس سلسلے میں کہا کہ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے جب بینکوں کو ایک ہدف دیا جاتا ہے تو یہ ایک روٹین کی بات ہے اور اگر بینک کے عملے کی جانب سے لوگوں کو غلط طریقے سے انشورنس پالیسی دیتے ہیں تو ’اس میں انشورنس کمپنی کا کوئی قصور نہیں۔‘ ", "تاہم انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بینک اشورنس کے غلط طریقے سے روایتی انشورنس کے لیے اگر بدنامی ہوتی ہے تو یہ پریشانی کی بات ہے۔ ’انشورنس شعبے کے افراد اس بارے میں فکرمند ہیں کیونکہ بینک اشورنس کی وجہ سے ان پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں۔‘", "سوشل میڈیا پر صارفین نے مقامی بینکوں کے مالی گوشوارے بھی شیئر کیے ہیں جن میں بینک اشورنس کی مد میں کمائی میں کافی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح انشورنس کمپنیوں کی کمائی میں بھی اس مد میں کافی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک مقامی بینک کی سنہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں بینک اشورنس کی مد میں کمائی تقریباً 48 کروڑ روپے رہی۔ ", "ایک صارف نے لکھا کہ ایک مقامی بینک میں کام کرنے والے ایک بینکر کو کہا گیا کہ وہ ’20 کروڑ کا بزنس لائیں تو انھیں ترقی دی جائے گی اور اب وہ بینکر مسلسل بینک اشورنس کے ذریعے پیسہ اکٹھا کرنے میں لگا ہوا ہے۔‘", "اسی طرح بینکوں کے گذشتہ مالی سالوں کے گوشواروں میں بھی بینک اشورنس کے نام پر مسلسل اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔", "مقامی بینکوں میں سے ایک بینک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا نام بھی ٹوئٹر پر آیا ہے جو بینک اشورنس کے نام پر کمانے والے چند بینکوں میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں یو بی ایل کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا اور ان سے سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی۔", "یو بی ایل نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ بینک کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان کے کسٹمرز بینک اشورنس کو صحیح طرح سے سمجھیں جس میں اس کے فوائد اور اس سے جڑے خطرات بھی شامل ہوتے ہیں۔ ’یہ پراڈکٹ ریگولیٹری نظام کے تحت آفر کی جاتی ہے جس کے لیے نامور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ بینک پارٹنر ہے۔‘", "بینک نے کہا ’صرف ان کیسوں پر آگے بڑھا جاتا ہے جن میں کسٹمرز اپنی رضامندی ظاہر کرے۔‘ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا پورا نظام اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلتا ہے اور بینک اشورنس کے ذریعے گذشتہ پانچ برسوں میں مختلف خاندانوں کو ایک ارب 375 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔", "پاکستان میں سٹیٹ بینک بینکاری شعبے کا ریگولیٹر اور انشورنس کا شعبہ ایس ای سی پی کے تحت ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے دونوں ریگولیٹرز کی کارکردگی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔", "اس معاملے میں ایس ای سی پی نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ اس کی جانب سے بینک اشورنس کے قواعد و ضوابط میں سنہ 2020 میں ترامیم کی گئی ہیں جن کے تحت انشوررز، پالیسی ہولڈرز اور بینکوں کے مفادات کو یکجا رکھا جائے گا۔ ", "ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینک اشورنس کے سلسلے میں ایک پورا مکینزم وضع کیا گیا ہے جس میں پالیسی کی فروخت سے پہلے اور اس کی فروخت کے بعد ایک خاص وقت تک پورے پراسس کو پرکھا جاتا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے قانون میں ایسی شق بھی ہے کہ اگر پالیسی کے 25 مہینوں کے اندر پالیسی ہولڈرز کو پتا چلتا ہے کہ اسے یہ غلط طریقے سے فروخت کی گئی تو اسے سو فیصد پریمیئم مل جاتا ہے۔ ", "ایس ای سی نے کہا ہے کہ کارپوریٹ ایجنٹ کے کمیشن کو مرحلہ وار کم کر کے انشورر، بینک اور پالیسی ہولڈر کے مفاد کو یکجا کیا جائے گا۔", "دوسری جانب سٹیٹ بینک کی جانب سے مؤقف لینے پر ترجمان مرکزی بینک کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا ہے جس میں بینکوں میں تھرڈ پارٹی کی مصنوعات کی فروخت کے رہنما اصول درج ہیں جس میں صرف پالیسی گائیڈ لائنز درج ہیں۔", "پاکستان میں انشورنس شعبے میں کسی شکایت کی صورت میں ایک ادارہ انشورنس محتسب کے نام سے قائم ہے جو انشورنس بشمول بینک اشورنس کے کیسز کو دیکھتا ہے۔ اس کا مرکزی دفتر کراچی میں ہے اور اس کے ساتھ علاقائی دفاتر دوسرے علاقوں میں بھی قائم ہیں۔ ", "بینک اشورنس کے نام پر دھوکے کی صورت میں لوگ انشورنس محتسب کے دفتر میں شکایت درج کرا سکتے ہیں جو متعلقہ بینک یا انشورنس کمپنی کو بلا کر باقاعدہ سماعت کرتا ہے اور فیصلے پر بینک اور انشورنس کمپنیاں پابند ہوتی ہیں۔", "انشورنس محتسب آفس کے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ بینک مینیجر اکثر اس بات کا فائدہ اٹھاتا ہے کہ اسے کلائنٹ کے اکاؤنٹ کا پتا ہوتا ہے کہ کسے یہ پراڈکٹ بیچی جا سکتی ہے۔ ", "صدیقی نے بتایا کہ بینک کا عملہ جب کسی کو بینک اشورنس پراڈکٹ بیچتا ہے تو وہ اسے انشورنس پالیسی نہیں بلکہ بینک کی پراڈکٹ کے طور پر بیچ رہا ہوتا ہے، اس لیے اکثر اوقات لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں اور پھنس جاتے ہیں۔ ", "صدیقی نے بتایا کہ ان کے ہاں جو شکایات آتی ہیں وہ اسی فیصد بینک اشورنس کے حوالے سے ہیں جس میں متاثرین بتاتے ہیں کہ کس طرح بینک کے عملے نے غلط بیانی کر کے انھیں بینک اشورنس کی پراڈکٹ بیچی۔ ", "انھوں نے بتایا کہ اس میں لالچ کا عنصر شامل ہوتا ہے کیونکہ بینک کو بینک اشورنس پر 25 سے 50 فیصد کمیشن ملتا ہے۔ ’اگر ایک بینک 50 لاکھ کی بینک اشورنس بیچتا ہے تو 25 لاکھ پریمیئم پر کمیشن ملتی ہے۔ ", "وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے ’انشورنس محتسب کو سٹیٹ بینک کو سفارش کی ہے کہ بینک کے عملے کی کارکردگی میں سے بینک اشورنس پر اس کی اچھی کارکردگی کے حصے کو نکالا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے بینکوں میں بینک اشورنس کے نام پر لوگوں کے ساتھ فراڈ ہو جاتا ہے۔‘", "مبشر نعیم صدیقی نے کہا کہ انشورنس محتسب نے اس سلسلے میں لوگوں کی ڈوبی ہوئی رقوم کے سلسلے میں بہت کام کیا ہے اور اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی ہے۔", "ان کے مطابق اگر صرف 2021 یعنی گذشتہ سال کے اعداد و شمار حاصل کیے جائیں تو انشورنس محتسب نے پورے پاکستان میں متاثرین کو ان کے ڈوبے ہوئے دو ارب روپے واپس کروائے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c6pdl9eez26o", "summary": "پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد آج پہلا اتوار ہے جہاں مسیحی برادری کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں اور مختلف مقامات پر عبادت اور دعا کا اہتمام کیا ہے۔ ", "id": "c6pdl9eez26o", "article": ["جڑانوالہ: ’ہمارا چرچ جلایا گیا، اب سڑکوں پر ہی عبادت کریں گے‘", "پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد آج پہلا اتوار ہے جہاں مسیحی برادری کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں اور مختلف مقامات پر عبادت اور دعا کا اہتمام کیا ہے۔ ", "پُرتششد واقعات کے بعد جڑانوالہ کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کر رہی ہیں بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر۔ ", "ویڈیو: وقاص انور "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-53004731", "summary": "حالیہ دنوں میں ایران میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ آیا ایران کو اس وبا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا تو نہیں؟", "id": "4662ecd6-adf6-5f43-97c5-da42c9eb17a0", "article": ["حالیہ دنوں میں ایران میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ آیا ایران کو اس وبا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا تو نہیں؟", "اپریل کے وسط میں ایران نے لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں میں اس وقت نرمی کرنا شروع کی تھی جب کورونا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد کم ہونا شروع ہوئی تھی۔", "کہیں ایسا تو نہیں کہ ایران اب اپنے اُس اقدام کی قیمت چُکا رہا ہے؟", "جون کے ابتدائی ہفتے میں اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر تین ہزار نئے مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی یہ تعداد گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔", "چار جون یعنی گذشتہ جمعرات کو یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ہی دن میں 3574 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔", "تاہم چار جون کو بننے والے ریکارڈ کے بعد یومیہ متاثرین کی تعداد کچھ کم ہوئی ہے۔", "وبا کے ابتدائی پھیلاؤ کے دوران 30 مارچ کو ایران میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 3186 متاثرین سامنے آئے تھے۔", "یہ وہ وقت تھا جب چین کے بعد ایران کو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک سمجھا جا رہا تھا۔", "اُس وقت ایران کے حکام کو اس تنقید کا سامنا تھا کہ وہ اپنے ملک میں مشہور مذہبی مقامات اور مساجد کو بند کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں۔ ایرانی حکام پر یہ تنقید بھی کی جا رہی تھی کہ وہ اپنے عوام اور مذہبی سیاحت پر آنے والے افراد کی نقل و حرکت کو زیادہ محدود کیوں نہیں کر رہے ہیں۔", "تاہم بعد میں پابندیاں تھوڑی سخت کر دی گئیں۔", "ایران میں مئی کے اختتام تک مساجد اور مذہبی مقامات عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے تھے", "اپریل کے مہینے میں ایران میں یومیہ کیسز کی اوسط تعداد کم ہو کر ایک ہزار سے گھٹ گئی اور یہی وہ وقت تھا جب ایرانی حکام نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنا شروع کر دی۔", "یہ سب کُھل جانے کے بعد پورے ایران میں پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر شہریوں سے کھچا کھچ بھر گئے۔", "ابتدا میں ایران میں وبا کا زیادہ زور قُم اور ایران کے دارالحکومت تہران تک محدود تھا۔", "مگر اب نئے کیس جنوب مغربی علاقوں خاص کر صوبہ خوزستان سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ خوزستان عراق کی سرحد کے ساتھ واقع ہے اور تیل کے ذخائر سے مالا مال صوبہ ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پابندیوں میں نرمی کے بعد واضح طور پر سماجی رابطے بڑھے ہیں تاہم ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ کیسوں کے نمبر بڑھنے کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ حالیہ دنوں میں ٹیسٹنگ زیادہ کی گئی ہے۔", "ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ٹیسٹگ میں اضافے کی وجہ سے نئے کیس سامنے آنے کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔", "ایران کے شعبہ صحت سے منسلک وبائی امراض کے ماہر محمد مہدی نے اس کی وضاحت ان الفاظ میں کی ہے کہ ’کیسوں میں اضافے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ایسے مریضوں کی نشاندہی کرنے کا عمل شروع کیا ہے جن میں بیماری کی بظاہر کوئی علامات نہیں ہیں اور اگر ہیں تو بہت ہی کم۔‘", "ایران میں ٹیسٹنگ کی شرح ہر 79 افراد کی آبادی میں ایک شخص کے لگ بھگ ہے جبکہ دو ماہ قبل یہ شرح 380 افراد میں ایک تھی۔", "مگر جب آپ مثبت نتائج کے تناسب پر ایک نظر دوڑاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ مئی کے وسط سے لے کر مئی کے اختتام تک کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔", "29 مئی تک مثبت کیسوں کی شرح 11 فیصد سے کم تھی یعنی ہر سو ٹیسٹوں میں سے 11 ٹیسٹ مثبت ہو رہے تھے مگر چھ جون تک یہ شرح 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔", "صحت حکام نے واضح کیا ہے کہ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد اپریل کے وسط سے 100 سے کم ہے۔", "گذشتہ ماہ ہر ایران میں ہر روز کورونا سے 30 سے 90 کے درمیان اموات ہو رہی تھیں۔", "یہ بات واضح رہے کہ یومیہ ہلاکتوں میں اضافہ انفیکشن کی شرح میں ابتدائی اضافے کے کافی روز بعد سامنے آتا ہے۔", "اپریل میں ایرانی پارلیمان کے تحقیقی مرکز ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے باعث ہونے والی اموات ان ہلاکتوں سے دگنا ہو سکتی ہیں جتنی کے اس وقت ملک میں سرکاری طور پر رپورٹ ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ایران میں صرف ہسپتالوں میں ہونے والی اموات کی تعداد سرکاری سطح پر جاری کی جاتی ہے۔", "ایران کے وزیر صحت سعید ناماکی کہتے ہیں کہ عوام مناسب سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت کو نظرانداز کر رہے ہیں۔", "ایرانی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ اس وبا کے بارے میں بالکل لاپرواہ ہو چکے ہیں۔ اگر عوام صحت کے ضابطوں کی پابندی میں ناکام رہے۔۔۔ تو ہمیں بدترین صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘", "گذشتہ ہفتے وزارتِ صحت کی جانب سے کروائے گئے ایک پول سے یہ نتائج سامنے آئے", "ایران کی 40 فیصد آبادی سماجی فاصلے کے اصول پر عمل پیرا ہے جبکہ وبا کے آغاز پر یہ تعداد 90 فیصد تھی۔", "وبا کے آغاز میں 86 فیصد لوگ خود ساختہ آئسولیشن کے اصول پر کاربند تھے اب یہ تعداد 32 فیصد ہے۔", "صدر حسن روحانی پہلے ہی متنبہ کر چکے ہیں کہ اگر وبا نے دوبارہ اپنا سر اٹھایا تو پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔", "بی بی سی فارسی کی نمائندے رانا رحیمپور کہتے ہیں کہ تہران میں موجود ایرانی لیڈر شپ وبا کے ’دوسرے دور‘ پر بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتی ہے اس بات سے قطع نظر کے ایران ہی میں چند حکام اس حوالے سے لگاتار متنبہ کر رہے ہیں۔", "وہ کہتی ہیں کہ ملک کے معاشی حالات کے پیشِ نظر ایران میں لاک ڈاؤن کا نفاذ غیرمعینہ مدت کے لیے جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ معاشی مسائل کی بڑی وجہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں، بدعنوانی اور بدانتظامی ہے۔", "انھوں نے کہا ’وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آپ کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر لاک ڈاؤن کے دوران آپ (حکومت) کو اس قابل ہونا چاہیے کہ آپ عوام کو معاشی تحفظ فراہم کر سکیں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c4njz0m9j88o", "summary": "کھیل میں جیت یا ہار کو کسی ملک کے سیاسی نظام، ادبی ورثے یا ان کے ڈیموں کی مضبوطی پر تبصرے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا لیکن انڈیا اور پاکستان کے معاملے میں ایسا ہی ہے۔ \n", "id": "c4njz0m9j88o", "article": ["ایسا لگتا ہے جیسے کرکٹ کا ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے بڑے مقابلے صرف پاکستان اور انڈیا کو ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُترنے کے لیے منعقد ہوتے ہیں۔ ", "یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین پر نہیں کھیلتے مگر پھر بھی ٹیلی ویژن ناظرین کی ایک بڑی تعداد یہ مقابلے لائیو دیکھتی ہے۔ ", "جوہری ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی نے ہمیشہ ان کے کرکٹ تعلقات کو متاثر کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے سنہ 2012 کے بعد سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ ", "لیکن پاکستان کرکٹ کھیلنے والے ملک کے طور پر قائم رہنے کے لیے انڈیا کی ضرورت ہے اور یہ بات اس کا ہمسایہ اسے یاد دلانے سے نہیں ہچکچاتا جبکہ انڈیا کو پاکستان کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو ایک کامیاب ٹیم کے طور پر پیش کرے۔ ", "یہ وہ ’بہترین دشمن‘ ہیں جو کھیل کے میدان میں ایک لازمی جزو بن کر آتے ہیں یعنی ایک دوسرے کا بڑا حریف۔ ", "جیت اور ہار ایک مسلسل رقص کی طرح ہے جو کبھی ایک ٹیم کی طرف جاتی محسوس ہوتی تو کبھی دوسری کی طرف۔ ", "شکست کے خوف اور فتح کے بارے میں سنسنی پھیلانا آسان ہے لیکن آپ دنیا کے کچھ عظیم ترین کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیموں کی ضروری مسابقت سے انکار نہیں کر سکتے ہیں۔", "ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کو ایک گروپ میں رکھ کر ٹیلی ویژن ناظرین کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان کم از کم ایک میچ دیکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ", "اس گروپ میں یہ کوالیفائر نیپال کے ساتھ ہیں جو تین ٹیموں میں سب سے کمزور ٹیم ہے۔ اس گروپ سے دو ٹیمیں ’سپر فور‘ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہر ٹیم اس مرحلے میں جانے کے بعد سبھی ٹیموں کے ساتھ کھیلے گی۔ اس طرح یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں دو بار آمنے سامنے ہوں گی۔ ", "اس ساری منصوبہ بندی کے پیچھے یہ مقصد چھپا ہے کہ یہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی آمنے سامنے ہوں!", "میچوں کی اس فرضی شیڈولنگ سے اس ٹورنامنٹ میں شامل دیگر ٹیمیں خود کو چھوٹے کھلاڑیوں کی طرح محسوس کر سکتی ہیں۔", "انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کا عکس ہیں۔ ایک جیسی ثقافت، جذبات کی بھرمار اور پیشن کے باوجود یہ منقسم ہیں۔", "تاریخ، جغرافیہ، معاشیات، نفسیات سب نے مختلف اوقات میں پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کو مختلف شکلوں میں ڈھالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک بار صرف اس لیے قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا کیونکہ انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انھیں انڈیا میں زیادہ پیار کیا جاتا ہے۔", "انڈیا میں ایشیا کپ کے میچ کے دوران آفریدی کی حوصلہ افزائی کرنے پر میرٹھ کی ایک یونیورسٹی کے 67 طالب علموں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ انھیں غداری کے الزامات کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔", "اگرچہ کرکٹ کو الجھے ہوئے تعلقات کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا ہے۔ ", "کھیل بعض اوقات کھیل کے علاوہ کچھ اور ہی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ کی حیثیت کھیلوں کے مقابلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔", "کھیل میں جیت یا ہار کو کسی ملک کے سیاسی نظام، ادبی ورثے یا ان کے ڈیموں کی مضبوطی پر تبصرے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، لیکن پاکستان اور انڈیا کے معاملے میں ایسا ہی ہے۔ ", "پاکستان اور انڈیا سنیچر کو سری لنکا میں نیوٹرل مقام پر آمنے سامنے ہوں گے۔ یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے انڈیا پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر رضامند ہوا ہے۔ ", "دنیا بھر کے منتظمین جانتے ہیں کہ انڈیا کے کرکٹ بورڈ کے پاس پیسے ہیں اس لیے ان کی بات سُنی جائے گی۔", "دونوں ممالک کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ کمزور مڈل آرڈر کی وجہ سے ٹاپ بیٹنگ پر حد سے زیادہ انحصار ہے اور دونوں کے پاس عمدہ فاسٹ بولرز کا ایک گروپ ہے۔", "نیپال کے خلاف افتخار احمد کی بے رحم سنچری نے شاید پاکستان کے لیے اس خلا کو پُر کر دیا ہو جبکہ بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ ویراٹ کوہلی کے مداحوں کو بھی یہ امید کرنے پر مجبور کر سکتی ہے کہ وہ پاکستان کو شکست دینے کے لیے بہت زیادہ رنز بنائیں گے۔", "اگرانڈیا ایشان کشن کو ان کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے اور جارحانہ انداز دونوں کی وجہ سے نمبر 3 پر کھلاتا ہے اور وراٹ کوہلی کو چوتھے نمبر پررکھتا ہے جہاں سے وہ مڈل آرڈر کو کنٹرول کر سکتے ہیں تو ان کی بیٹنگ کی کچھ یکطرفہ کمزوریوں کو دور کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ کے ایل راہول انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور شاید کھیل نہ سکیں۔ ", "ٹاپ فائیو بلے بازوں میں سے کوئی بھی بولنگ نہیں کرتا اور یہ ایک رکاوٹ ہے اور لوئر ہاف میں مستقل ہٹر کی کمی ہے۔", "اپنے پہلے میچ میں اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہونے والا انڈیا کوئی بھی تجربہ کرنے سے گریزاں ہو سکتا ہے، بھلے ہی اگلے مرحلے میں جانے کی گارنٹی ہو۔ ", "وہ ایک وقت میں ایک قدم اٹھانے کی بات کریں گے، زیادہ آگے نہیں دیکھیں گے اور جیتنے کی کوشش کرتے ہوئے ہر میچ میں حصہ لیں گے۔ ", "انھیں صرف نیپال جو پاکستان سے ہار گیا ہے کے خلاف جیتنے کی ضرورت ہے لہٰذا سنیچر کا میچ ان کے لیے کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ", "اس میچ کے نتائج شاید کسی بھی ٹیم کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں سوائے اس کے کہ ان ٹیموں کے لیے کوئی بھی نتیجہ ایک بڑے پیمانے پر معنی رکھتا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cyd2ppdm7n2o", "summary": "کپل دیو کہا کرتے تھے کہ اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلیں تو یہ آپ کے بہت سے عیبوں کو چھپا سکتی ہے۔ لیکن فی الوقت پاکستان ورلڈ کپ میں جس مقام پر ہے، وہاں اب صرف اچھی کرکٹ ہی عیب چھپانے کو کافی نہیں ہے۔", "id": "cyd2ppdm7n2o", "article": ["کپل دیو کہا کرتے تھے کہ اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلیں تو یہ آپ کے بہت سے عیبوں کو چھپا سکتی ہے۔ لیکن فی الوقت پاکستان ورلڈ کپ میں جس مقام پر ہے، وہاں اب صرف اچھی کرکٹ ہی عیب چھپانے کو کافی نہیں ہے۔", "پاکستان کے امکانات کا دارومدار اب بہترین کرکٹ کے علاوہ بہت زیادہ قسمت پر بھی ہے۔ ماضی کے کئی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی قسمت عین مواقع پر جاگتی رہی ہے اور حالیہ ورلڈ کپ میں بھی معاملہ کچھ کچھ اسی سمت بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔ ", "نیٹ رن ریٹ کے معاملے میں پاکستان اس قدر خوش قسمت نہ رہ پاتا اگر پونے میں کیوی کپتان ٹام لیتھم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیتے اور پروٹیز بولنگ فلڈ لائٹس کی روشنی میں اپنی مہارت کا وہ جادو نہ جگاتی۔ ", "نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ جہاں پر تھا، وہاں سے پاکستان کے امکانات وا ہونے کو کیویز کی ایک بھاری شکست لازم تھی۔ اور پھر قسمت کی خوبی دیکھیے کہ آسٹریلیا کے خلاف پونے چار سو رنز کے تعاقب میں عین قریب آ جانے والی کیوی بیٹنگ جنوبی افریقی بولنگ کے ہاتھوں مضحکہ خیز بن کر رہ گئی۔", "پاکستان کی قسمت منور ہونے کے لیے یہ بھی لازم تھا کہ سری لنکا بھی اس دوڑ سے باہر ہو جاتا۔ یہاں پھر قسمت کی یاوری کام آئی اور سری لنکن بیٹنگ نے ایشیا کپ فائنل کا انہدام دہرا ڈالا۔ انڈین بولنگ غیض بن کر برسی اور ایسی بھاری شکست سری لنکا کا مقدر ٹھہری کہ الامان۔", "سو، اب جہاں ارد گرد کے نتائج عین پاکستان کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، وہاں یہ ضروری ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیویز کو بڑے مارجن سے ڈھیر کرے، جس کے لیے صرف اچھی کرکٹ کافی نہ ہو گی بلکہ بہترین سے بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔", "پاکستان کی اضافی خوش بختی یہ بھی ہے کہ انجریز کے بوجھ تلے ہانپتی کیوی ٹیم کو گزشتہ میچ میں اپنے مین اٹیک بولر میٹ ہینری کی انجری کا بھی سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کے خلاف میچ میں وہ دستیاب نہ ہوں گے۔ ان کے متبادل کے طور پہ طویل قامت کائیل جیمیسن کو کیوی سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ ", "جیمیسن اگرچہ گزشتہ دورۂ نیوزی لینڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے بھیانک خواب ثابت ہو چکے ہیں مگر ون ڈے کرکٹ بہرحال ایک مختلف کھیل ہے اور یوں اچانک سکواڈ میں آمد پر وہ کس حد تک متاثر کن ہوں گے، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔", "لیکن اگر کیوی تھنک ٹینک بہرطور لوکی فرگوسن پر ترجیح دے کر جیمیسن کو الیون میں شامل کرتا ہے تو ان کی طویل قامت اور غیر متوقع باؤنس پاکستانی بلے بازوں کے لیے ایک سرپرائز فیکٹر ضرور ثابت ہو سکتا ہے جس سے محتاط رہنا ہو گا۔ ", "اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی ابتدائی کامیابیاں زیادہ تر ان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر کی تباہ کن جارحیت کی مرہون منت رہی ہیں لیکن جنوبی افریقی بولنگ نے سب کو وہ رستہ دکھلا دیا ہے جہاں سے کیوی بیٹنگ کے انہدام کا دروازہ کھولا جا سکتا ہے۔", "پاکستان نے اب تک کے اپنے سفر میں گاہے بگاہے جو تبدیلیاں کی ہیں، ان کے بعد یہ ایک متوازن الیون ہے۔ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان کی واپسی سے ابتدائی اوورز کا کھیل مضبوط ہوا ہے جبکہ پیس اٹیک میں محمد وسیم کی شمولیت کے نتائج سبھی کے لیے حیرت کا باعث ہیں کہ وہ پہلے اپنی منیجمنٹ کا اعتماد کیوں نہیں حاصل کر پائے؟", "دھیمے سے رن اپ اور غیر پیچیدہ بولنگ ایکشن کے ساتھ ناصرف محمد وسیم بآسانی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پیدا کرتے ہیں بلکہ بہترین لینتھ کو ہٹ کرنے میں ان کا ڈسپلن بھی اپنے دیگر ساتھیوں سے بہتر دکھائی دیتا ہے۔ ", "دیگر ٹیموں کے نتائج کو کنٹرول کرنا تو اب پاکستان کے ہاتھ میں نہیں ہے مگر جو پاکستان کے اختیار میں ہے، وہ پاکستان کو ضرور کرنا ہو گا۔ اور وہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنا نہیں بلکہ بہترین کرکٹ کھیلنا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c0j3nxw1g0ko", "summary": "نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے درمیان گرمجوشی کا ذکر کئی برسوں سے ہو رہا ہے لیکن اس وقت ان کا ذکر بہت زیادہ ہوا جب سنہ 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں کا میڈیا پر ایک ساتھ نام لیا جانے لگا۔", "id": "c0j3nxw1g0ko", "article": ["ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں منعقدہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں روایتی حریف انڈیا اور پاکستان غالب رہے جہاں 88.17 میٹر تک جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر انڈیا کے لیے تاریخ رقم کی وہیں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ ", "انھوں نے 87.82 میٹر دور تھرو پھینکی جو نیرج سے صرف 0.35 میٹر کم فاصلے پر تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔", "ارشد اس ایونٹ سے قبل پاکستان کے لیے سنہ 2018 میں ایشین گیمز میں کانسی جبکہ 2022 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت چُکے ہیں۔ جبکہ انڈیا کے نیرج چوپڑا نے گذشتہ سال اسی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔", "پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کا شمار آج پاکستان کے بڑے ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ ", "انڈیا کے نیرج اور پاکستان کے ارشد اپنی دوستی اور سخت آپسی مقابلے کے لیے جانے جاتے ہیں۔", "فائنل تھرو سے پہلے دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا اور جیتنے کے فوراً بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مصافحہ کرتے ہوئے سپورٹس مین شپ کی حقیقی عکاسی کی۔ ", "اگرچہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 انڈیا کے لیے بہت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس میں تین انڈین کھلاڑی نیرج چوپڑا، کرشنا جینا اور ڈی پی منو مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچے۔ ایسا پہلی بار ہوا جب تین انڈین کھلاڑی فائنل میں پہنچے۔", "لیکن اس مقابلے کے فاتح نیرج اور ارشد اب بھی موضوع بحث ہیں۔ ان کے مداح ان کی دوستی، ایک دوسرے کے لیے احترام، زندگی کے حالات میں مماثلت اور میدان میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہونے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ ", "نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے درمیان گرمجوشی کا ذکر کئی برسوں سے ہو رہا ہے لیکن اس وقت ان کا ذکر بہت زیادہ ہوا جب سنہ 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں کا میڈیا پر ایک ساتھ نام لیا جانے لگا۔", "کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیرج چوپڑا اپنے گروپ میں سرفہرست تھے جبکہ ارشد ندیم بھی اپنے گروپ میں سب سے آگے تھے۔ لیکن ارشد فائنل میں بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے اور 84.62 میٹر کے تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئے۔", "بے شمار ایوراڈز اور کامیابی کے بعد انڈیا واپس آنے پر بھی نیرج اپنے دل کی کسک کو نہیں بھلا پائے۔ انھوں نے اس وقت انڈین ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اچھا ہوتا اگر پوڈیم پر میرے ساتھ پاکستان کے ارشد ندیم بھی ہوتے۔‘", "نیرج نے سنہ 2022 کی عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس کامیابی سے پہلے انڈیا نے 2003 میں عالمی چمپئن شپ میں کوئی تمغہ حاصل کیا تھا۔", "تاہم، انڈیا کو ایتھلیٹکس میں اپنے نئے ہیرو کے لیے 18 سال انتظار کرنا پڑا۔ یہ انتظار اس وقت ختم ہوا جب نیرج چوپڑا نے سنہ 2021 میں منعقدہ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔", "اولمپکس کے ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں انڈیا کی طرف سے کبھی کوئی چیمپئن نہیں تھا، لیکن نیرج کے آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا ہے۔", "اور اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے بعد سے وہ مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔", "نیرج کی کامیابی کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈیا میں سات اگست کو نیشنل جیولین ڈے یا نیشنل جیولین تھرونگ ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ وہی تاریخ ہے جب نیرج نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "25 سال کے اس دبلے پتلے نوجوان کھلاڑی کا تعلق دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ سے ہے۔ ہریانہ جو کشتی اور پہلوانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ انڈر 20 ریسلنگ مقابلے کے موجودہ گولڈ میڈلسٹ اسی ریاست سے آتے ہیں۔", "اگر ہم نیرج کے سفر کو دیکھیں تو ہمیں اس میں صبر، مضبوط ارادے اور محنت نظر آتی ہے۔", "یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ اولمپک چیمپئن کبھی ایک موٹا نوجوان تھا جس کا وزن تقریباً 80 کلو تھا۔ ہمیشہ کرتا پاجاما پہننے والے والے نیرج کو گاؤں میں پیار سے سرپنچ کہا جاتا تھا۔", "انھوں نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کی نیت سے قریبی گاؤں کے سٹیڈیم جانا شروع کیا۔", "ان کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ جیولن یعنی نیزہ کیا ہوتا ہے۔ ایک دن جب گاؤں کے کھلاڑی نیزہ پھینک رہے تھے تو اس نے بھی نیزہ پھینکنے میں ہاتھ آزمایا۔", "نیزے کا ہوا کو چیڑتے ہوئے جانا پھر پھر زمین میں پیوست ہوجانے کا طریقہ انھیں پسند آ گیا۔", "نوآموز ہونے کے باوجود انھوں نے جس طرح سے بہت آسانی کے ساتھ نیزہ پھینکا اس سے سب حیران رہ گئے۔ یہیں سے ان کی زندگی بدل گئی۔", "جلد ہی وہ بڑے شہر چلے گئے اور انڈیا میں ملکی سطح کے کئی مقابلے جیتے۔ وہ باقاعدہ کوچنگ نہیں لے رہے تھے اور خود ہی پریکٹس کر رہے تھے۔ سنہ 2012 میں وہ انجری کا شکار ہو گئے جس سے ان کا کریئر تقریباً ختم ہو گیا تھا۔", "لیکن نیرج اپنے خاندان کی مدد اور اپنے مضبوط ارادوں کے بل بوتے پر ہر رکاوٹ کو عبور کرتے چلے گئے۔", "انھوں نے 2016 میں انڈر 20 ورلڈ چیمپیئن شپ جیت کر شاندار آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ مسلسل ترقی کرتے گئے۔", "پاکستان کے ارشد ندیم کا بھی جیولن تھرو کا سفر اتفاقیہ تھا کیونکہ وہ کم عمری میں کرکٹر بننا چاہتے تھے۔ ", "کچھ عرصہ قبل رشید احمد ساقی نے بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ارشد ندیم کو بچپن سے ہی کھیلوں کا شوق تھا۔", "’اس زمانے میں ان کی توجہ کرکٹ پر زیادہ ہوا کرتی تھی اور وہ کرکٹر بننے کے لیے بہت سنجیدہ بھی تھے لیکن ساتھ ہی وہ ایتھلیٹکس میں بھی دلچسپی سے حصہ لیا کرتے تھے۔ وہ اپنے سکول کے بہترین ایتھلیٹ تھے۔‘", "رشید احمد ساقی کہ مطابق ’ایک دن ان کے والد میرے پاس آئے اور کہا کہ ارشد ندیم اب آپ کے حوالے ہے، یہ آپ کا بیٹا ہے۔ میں نے ان کی ٹریننگ کی ذمہ داری سنبھالی اور پنجاب کے مختلف ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھیجتا رہا۔ ", "’یوں تو ارشد ندیم شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اور دوسرے ایونٹس میں بھی حصہ لیتے تھے لیکن میں نے ان کے دراز قد کو دیکھ کر اُنھیں جیولن تھرو کے لیے تیار کیا۔‘", "نیرج کو بائیک چلانا اور ہریانہ کے لوک گیت پسند ہیں۔ انھیں فوٹو گرافی کا بھی شوق ہے۔", "نیرج چوپڑا کو سوشل میڈیا پر رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی کے مجموعہ ’دی جنگل بک‘ کے کردار کے نام پر ’موگلی‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔", "شاید اس لیے کہ ان کے بال موگلی کی طرح لمبے ہیں اور اس لیے بھی کہ وہ موگلی کی طرح چست اور پھرتیلے ہیں۔", "کھلاڑیوں کے جسم پر چوٹیں لگنا عام سی بات ہے۔ نیرج کئی بار زخمی بھی ہوئے لیکن ان کے خود پر کنٹرول اور فٹنس پر توجہ دینے نے ان کی بہت مدد کی۔", "نیرج چوپڑا انڈر 20 چیمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، اولمپکس اور ڈائمنڈ لیگ جیت چکے ہیں۔ اب ان کی نظریں 2024 کے اولمپکس میں دوسری بار میڈل جیتنے پر مرکوز ہیں۔", "آج انھیں انڈین ایتھلیٹکس کی دنیا کا سب سے بڑا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ نیرج کی کامیابی نے انڈین ایتھلیٹکس کو دنیا کے نقشے پر پہچان دلائی ہے۔", "ان کی وجہ سے نئی نسل میں ایک نئے قسم کا اعتماد آیا ہے۔ ان کی کامیابیوں سے حوصلہ پاکر نئے کھلاڑیوں کی ایک پوری نسل تیار ہوتی نظر آتی ہے۔", "مجھے نیرج کی طرف سے پوسٹ کی گئی یہ تصویر خاص طور پر یاد ہے، جس کی پشت پر 'سپورٹس از آرٹ' لکھا ہوا ہے۔ وہ اپنے کھیل کو بھی فن کی بہترین سطح پر لے گئے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cn48mr565qlo", "summary": "پاکستانی کرکٹ میزبان زینب عباس نے انڈیا جاری ورلڈکپ کے دوران اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر انڈیا سے واپسی کے حوالے پہلی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹس کے حوالے سے شرمندہ ہیں۔ ", "id": "cn48mr565qlo", "article": ["پاکستانی کرکٹ میزبان زینب عباس نے انڈیا میں جاری ورلڈکپ کے دوران اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر انڈیا سے واپسی کے حوالے سے پہلی بار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹس کے حوالے سے شرمندہ ہیں۔ ", "انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں اس درد کے بارے میں بخوبی آگاہ ہوں جو میری شیئر کی گئی پوسٹس (ٹویٹس) کے باعث لوگوں کو ہوا اور میں اس پر شرمندہ ہوں۔‘ ", "زینب عباس کا مزید کہنا تھا کہ ’میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ان (پوسٹس) کا میرے اقدار اور جو کچھ بھی میں آج ہوں اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔", "’اس قسم کی زبان کے لیے کوئی گنجائش یا بہانہ کافی نہیں ہے، اس لیے میں ان تمام افراد سے معافی مانگتی ہوں جن کی اس سے دل آزاری ہوئی۔‘", "انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ’نہ تو مجھے انڈیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی اور نہ ہی مجھے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔‘", "واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے انڈیا جانے والی پاکستانی میزبان زینب عباس کے حوالے سے اس وقت تنازع سامنے آنا شروع ہوا جب انڈین وکیل ونیت جندال نے اپنی ٹویٹ میں زینب عباس پر انڈیا اور ہندو مخالف پیغامات لکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔", "اپنے ان الزامات کے حوالے سے ونیت جندال نے پانچ اکتوبر کو اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ایڈووکیٹ اور سماجی کارکن ونیت جندال کی جانب سے زینب عباس کے خلاف شکایت پولیس میں درج کر دی گئی ہے۔ جس میں سائبر سیل دہلی پولیس سے درخواست کی گئی ہے کہ زینب عباس کی جانب سے ہندو مذہب کے خلاف توہین آمیز ریمارکس اور انڈیا مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔‘", "ونیت جندال نے مزید لکھا تھا کہ ’زینب کو آئی سی سی ورلڈ کپ سے فوری طور پر پریزنٹرز کی فہرست سے نکال دیا جائے۔‘ انڈیا مخالف لوگوں کو انڈیا میں خوش آمدید نہیں کیا جاتا۔‘", "خیال رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ زینب عباس کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ تاہم آئی سی سی نے اس کی تردید کی تھی اور اپنے مختصر جواب میں آئی سی سی کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ’زینب عباس ذاتی وجوہات کی وجہ سے انڈیا سے واپس گئی ہیں، انھیں ڈی پورٹ کرنے کی اطلاعات درست نہیں۔‘", "واضح رہے کہ کرکٹ کے بین الاقوامی ادارے آئی سی سی نے پانچ اکتوبر 2023 سے انڈیا میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے میزبان کے طور پر زینب عباس کا انتخاب کیا تھا۔", "زینب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’میں انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ردِ عمل سے خوفزدہ ہو گئی تھی۔ حالانکہ میری زندگی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن دونوں ممالک میں میرے رشتہ دار اور دوست میرے بارے میں فکر مند تھے۔", "’مجھے اس بارے میں سوچنے کے لیے کچھ وقت درکار تھا۔‘", "انڈیا میں گزرے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے زینب نے کہا کہ ’یہاں میری تمام افراد کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مجھے اپنائیت کا احساس بھی ہوا‘", "اس سے قبل، زینب عباس نے اپنے اس انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور دو اکتوبر کو انڈیا روانگی سے قبل انھوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ سرحد کے دوسری پار سے مخالفت کے بجائے وہاں کے طور طریقوں اور تہذیب سے ہمیشہ سے ایک دلچسپی رہی ہے۔۔۔ جہاں کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے حریف لیکن میدان سے باہر بھائی چارہ اور محبت موجود ہے۔", "انھوں نے اپنی خوشی کے اظہار میں مزید لکھا تھا کہ ’ایک ہی زبان سے تعلق اور آرٹ سے محبت کرنے والے۔۔ ایک ارب لوگوں کے ملک میں کرکٹ کو پریزینٹ کرنے کے لیے آئی سی سی کی ایک بار پھر سے شکر گزار ہوں۔۔۔گھر سے دوری کا چھے ہفتوں کا سفر اب شروع ہوتا ہے۔ ", "آئی سی سی نے تو اپنے بیان میں زینب عباس کے جانے کے فیصلے کو ذاتی وجوہات قرار دیا ہے تاہم اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ پاکستانی میزبان زینب عباس انڈیا میں اپنے خلاف دائر کردہ درخواستوں کے بعد ورلڈ کپ کو چھوڑ کر انڈیا سے واپسی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ ", "واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے سینکڑوں پاکستانی شائقین کرکٹ کو انڈیا کی جانب سے ویزوں کا اجرا نہیں کیا گیا۔", "اس صورت حال کا سامنا صرف ٹکٹس خریدنے والے پاکستان کےعام افراد کو ہی نہیں کرنا پڑا بلکہ سپورٹس کو کور کرنے والے متعدد صحافیوں کو بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے تھے۔", "ایسے میں زینب عباس کا ورلڈ کپ میں میزبانی کے فرائض انجام دینے کے آئی سی سی کے اعلان نے پاکستانی شائقین کے دلوں میں امید جگائی تھی اور بہت سے فینز نے ان کے انڈیا جانے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب انڈیا جا رہی ہیں تو کپ بھی ہمارا ہو گا۔", "لیکن پیر کو جب زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آنا شروع ہوئیں تو فینز کی جانب سے اس اقدام پر بحث چھڑ گئی۔ ", "کئی صارفین نے جہاں اس اقدام پر انڈیا کی مذمت کی وہیں آئی سی سی اور پی سی بی کی خاموشی اور پاکستانی شائقین کو ویزہ نہ دیے جانے پر انڈین حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ", "زبیر علی خان نامی کرکٹ فین نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ پاکستانیوں کے لیے نو گو ایریا بن گیا ہے اور اس سارے معاملے پر دفتر خارجہ سے لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکیا سے زیادہ کا کردار ادا نہیں کر رہا۔ ‘", "’آج خبر آئی ہے کہ زینب عباس جو کہ آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ کی پریزنٹر تھیں، دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑ کر چلی گئیں لیکن آئی سی سی اس سارے معاملے پر خاموش رہے گا۔‘", "کئی صارفین نے زینب کی واپسی کے اقدام پر انڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ", "سفیان مقصود نامی صارف نے لکھا کہ ’کتنی شرم کی بات ہے انڈیا۔۔ یہ وہ ملک ہی نہیں ہے جس کی میں وکالت کرتا تھا اور اس کی تعریف کرتے نہ تھکتا تھا۔۔ سب سے بڑی جمہوریت اور سب سے بڑے سیکولر ملک سے ایک انتہا پسند ملک تک ۔۔ کیا ہی بات ہے آپ کی ۔‘", "شیخ عاطف نامی صارف نے لکھا کہ زینب عباس ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان پر کوئی الزام نہیں لگا سکتا۔ ", "کئی صارفین نے زینب عباس کی انڈیا سے واپسی پر اپنی خوشی اور بھرپور اطمینان کا اظہار بھی کیا وہیں انڈیا میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے کا معاملہ اٹھانا بھی نہیں چوکے۔ ", "ایک صارف نے لکھا کہ ’زینب عباس کی بحفاظت واپسی پر انتہائی خوشی ہے اور ان تمام خواتین کے سلامتی کے لیے بہت دعا ہے جو ابھی انڈیا میں رہ رہی ہیں۔‘", "ثوریا نامی صارف نے لکھا کہ زینب عباس جیسے سپورٹس جرنلسٹ کو ہندو مذہب اور ہمارے ملک کے بارے میں کچھ بھی بولنے کا حق حاصل ہے ...کیا یہ درست ہے...میں نے پاکستان میں بہت سے واقعات دیکھے...اگر کوئی وہاں مذہب کا مذاق اڑائے تو لوگوں نے کیا کیا...سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ", "ایڈووکیٹ ونیت جندال نے اپنی ٹوئٹس میں زینب عباس پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نو سال قبل ہندو مذہب اور انڈیا مخالف ٹوئٹس کی گئی تھیں اور اس وقت ان کے اکاؤنٹ کا نام ’زینب لوو ایس آر کے‘ تھا جو اب تبدیل ہوکر ’زیڈ عباس آفیشل‘ کردیا گیا ہے۔", "اسی تناظر میں نو اکتوبر کی سہہ پہر کو ونیت جندال نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کی شکایت کے بعد ایکشن لیتے ہوئے پاکستانی پریزینٹر کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ ", "تاہم ان کے اس دعوے کے جواب میں آئی سی سی نے اپنے مختصر جواب میں زینب کے ڈی پورٹ کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔", "پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوریج کے لیے شائقین اور صحافیوں کے انڈین ویزوں میں تاخیر پر شدید تشویش اور کا اظہار کیا ہے۔", "ذکا اشرف نے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے ملاقات میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر کے ذریعے یہ مسئلہ انڈین وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھانے کی بھی درخواست کی۔", " پی سی بی نے انڈین میڈیا میں رپورٹ ہونے والے سکیورٹی خطرات کا بھی سخت نوٹس لیا ہے اور حکومت سے انڈیا میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی سکواڈ کی سلامتی اور حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔", "پی سی بی سے جاری بیان میں اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’پاکستان کے صحافیوں اور شائقین کو ابھی تک آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ویزا کے حصول کے معاہدے کے باوجود پاکستان کے کھیلوں کی کوریج کے لیے انڈین ویزا ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cw030j9l344o", "summary": "کلکتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی ہے۔", "id": "cw030j9l344o", "article": ["کلکتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی ہے۔", "بنگلہ دیش نے آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 204 رنز بنائے تھے۔", "پاکستانی کو گذشتہ چار میچوں سے لگاتار شکست کے بعد آج جب فیلڈنگ کی دعوت دی گئی تو شاہین آفریدی نے ٹیم کو وہ آغاز فراہم کر دیا جس کی امید ان سے ورلڈ کپ کے آغاز سے کی جا رہی تھی۔", "اسی طرح بیٹنگ میں پاکستان کو آج فخر زمان کی واپسی کی صورت میں سکھ کا سانس نصیب ہوا اور ان کی جارحانہ اننگز کے باعث پاکستان نے یہ ہدف 33ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ", "پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 128 رنز کی اوپننگ شراکت کے ذریعے یہ یقینی بنایا کہ پاکستان اس اہم میچ میں اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کر سکے۔", "فخر زمان سات چھکوں کے ساتھ 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ فخر گذشتہ چند میچوں میں انجری کا شکار تھے جبکہ اس سے قبل ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ان کی فارم پر سوالیہ نشان موجود تھے۔", "اس فتح کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آ گیا ہے اور اس وقت اس کے چھ پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ افغانستان اور سری لنکا سے بہتر ہے۔", "پاکستان کو سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے کے نہ صرف اپنے اگلے دو میچوں میں فتوحات حاصل کرنی ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کے میچوں کے نتائج اپنے حق میں آنے کی امید رکھنی ہے جن میں نیوزی لینڈ کی اپنے اگلے تینوں میچ شکست بھی شامل ہے۔", "اس سے قبل بنگلہ دیش کی اننگز میں شاہین نے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے تنزید حسن کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا اور پھر دوسرے اوور میں نجم الحسین شانتو کو بھی آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان کو پاور پلے میں بہترین آغاز فراہم کر دیا۔", "حارث رؤف جو گذشتہ کئی میچوں سے پاور پلے میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، آج اپنے پہلے اوور میں ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوئے لیکن پھر اس اوور کی آخری گیند پر مشفیق الرحیم کی وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔", "آغاز میں ہی تین وکٹیں گرنے کے بعد لٹن داس اور محمود اللہ نے 73 رنز کی اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے بیٹنگ کو سہارا دیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی لیے سنچری بنانے والے واحد بلے باز محمود اللہ کو آج بالآخر بیٹنگ لائن اپ میں اوپر بھیجا گیا تھا اور انھوں نے آج نصف سنچری بنائی۔ ", "تاہم لٹن داس ایک اہم موقع پر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو پھر بنگلہ دیش کی بیٹنگ دوبارہ سنبھل نہ سکی۔ ", "محمود اللہ 56، لٹن داس 45 اور شکیب الحسن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن کوئی بھی بلے باز بڑے ٹوٹل تک پہنچنے میں ناکام رہا۔", "پاکستان کی جانب سے آج ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ", "حارث رؤف نے مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے تین، تین جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ", "پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ پرفارمنس کے بارے میں اکثر صارفین کا خیال ہے کہ یہ بہت ورلڈ کپ میں بہت دیر بعد جا کر سامنے آئی ہے۔ ", "ہارون نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ورلڈ کپ دوبارہ سے شروع کرنا چاہیے اب ہم موڈ میں آ گئے ہیں۔‘", "اسی طرح اکثر صارفین شاہین آفریدی کی جانب سے محمود اللہ کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں اور اس کا موازنہ وسیم اکرم کی جانب سے 92 کے ورلڈ کپ فائنل میں ایلن لیمب کو کروائی گئی مشہور گیند سے کر رہے ہیں۔ ", "اسی طرح کچھ لوگ روی شاستری پر بھی تنقید کر رہے ہیں جنھوں نے ورلڈ کپ کے آغاز میں کہا تھا کہ شاہین آفریدی وسیم اکرم جیسے بہترین فاسٹ بولر نہیں بس ایک اچھے بولر ہیں۔ ", "ایک صارف نے لکھا کہ جب سے روی شاستری نے یہ کہا ہے شاہین اب تک 32 اوورز میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ", "صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ‏’دیر سے ہی سہی پاکستانی پیس بولنگ فارم میں تو واپس آ ہی گئی، یہ درست ہے کہ بنگلہ دیش ورلڈکپ کی سب سے کمزور ٹیم ہے لیکن اچھی کارکردگی جس کے بھی خلاف ہو اسے سراہنا چاہیے۔‘", "’شاہین آفریدی، محمد وسیم اور حارث تینوں نے زبردست بولنگ کی جس کی وجہ سے پاکستان نے حریف کو کم تر سکور تک محدود رکھا۔‘", "ایک صارف نے لکھا کہ ’فخر کی صلاحیت پر یقین تھا لیکن انھیں فارم میں آنے میں آنے میں شاید دیر ہو گئی۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c162r1redkeo", "summary": "کرکٹ کی دنیا میں ’میڈ میکسی‘ کے نام سے مشہور گلین میکسویل نے دکھا دیا کہ وہ نہ صرف ایک جینیئس ہیں بلکہ قابل قدر مہارت بھی رکھتے ہیں۔\n", "id": "c162r1redkeo", "article": ["جو لوگ کرشموں اور معجزات پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے انڈیا کے معاشی دارالحکومت ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں گلین میکسویل کے کھیل کی شکل میں ایک کرشمے کو انجام پذیر ہوتے دیکھا۔", "آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل کی اننگز نے یہ بتا دیا کہ کوئی کھلاڑی اپنی ہمت سے کیا کچھ کر سکتا ہے۔", "میکسویل نے جن چار گیندوں کے ساتھ میچ ختم کیا، ان میں انھوں نے پہلے دو چھکے، پھر ایک چوکا اور پھر ایک چھکا لگایا۔", "وہ یہ شاٹ اس وقت لگا رہے تھے جب وہ بمشکل اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل تھے۔ وہ نہ تو دوڑنے کی پوزیشن میں تھے اور نہ ہی گیندیں کھیلتے ہوئے اپنی ٹانگوں میں کوئی حرکت کرنے کے ہی قابل تھے۔", "میکسویل نے کریز پر کھڑے کھڑے تاریخ رقم کی۔ انھوں نے ڈبل سنچری بنائی۔ جس میں انھوں نے آخری 100 رنز تقریباً بغیر دوڑے مکمل کیے کیونکہ وہ کریمپس کی وجہ سے شدید درد کا شکار تھے اور ہل بھی نہیں سکتے تھے۔", "میکسویل نے اس اننگز میں نہ صرف آسٹریلیا کو شکست سے بچایا بلکہ 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ میں اپنا نام بھی درج کرایا۔", "اس اننگز میں میکسویل نے پہلے 100 رنز میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے تھے۔ اس کے بعد کے 101 رنز کے لیے میکسویل نے سات چھکے اور 11 چوکے لگائے۔", "اسی دوران انھوں نے نہ صرف فاسٹ بولرز بلکہ افغانستان کے سپن بولرز کو بھی نہیں بخشا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے درد اور تکلیف کے لمحات کو اپنے اوپر حاوی بھی نہیں ہونے دیا۔", "انھوں نے اس قسم کی بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے لیے وہ پہلے سے ہی بہت مشہور ہیں۔", "کرکٹ کی دنیا میں ’میڈ میکسی‘ کے نام سے مشہور گلین میکسویل نے دکھا دیا کہ وہ نہ صرف ایک جینیئس ہیں بلکہ قابل قدر مہارت بھی رکھتے ہیں۔", "گلین میکسویل نے اگرچہ بہت کم عمر میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آسٹریلوی کرکٹ میں دھوم مچا دی لیکن وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اس قسم کی کامیابی حاصل نہیں کر سکے لیکن وقتاً فوقتاً ان کی چنگاریاں نظر آتی رہیں جس کی وجہ سے وہ دس سال تک آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم میں شامل رہے۔", "لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیائے کرکٹ کو ان سے جس قسم کی بلے بازی کی توقع تھی اس کا مظاہرہ انھوں نے ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت انداز میں کیا اور یوں لگا کہ وہ کوئی فن پارہ تخلیق کر رہے ہیں جس میں ہر طرح کے رنگ ہیں۔", "دنیا طویل عرصے تک ان کے ان شاٹس کو یاد رکھے گی۔", "201 رنز کی ناقابل شکست اننگز عالمی کرکٹ میں چھٹے نمبر یا اس سے نیچے کھیلنے آنے والے بلے باز کے لیے اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے۔", "گلین میکسویل ون ڈے کرکٹ کے پہلے بلے باز ہیں جنھوں نے اوپننگ نہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔", "ون ڈے کرکٹ میں اب تک تمام ڈبل سنچریاں اوپنرز کے نام تھیں۔ یہی نہیں، یہ پہلا موقع ہے جب کسی آسٹریلوی بلے باز نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کی۔", "وہ تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ صرف دو گیندوں سے حاصل نہ کر سکے، انڈیا کے ایشان کشن نے یہ کارنامہ 126 گیندوں میں انجام دیا تھا جبکہ میکسویل نے 128 گیندوں کا سامنا کیا لیکن میکسویل کی ڈبل سنچری اس سے کہیں زیادہ ناگفتہ بہ حالات میں کھیلتے ہوئے بنائی گئی۔", "یہی نہیں بلکہ ون ڈے کرکٹ میں رنز کا تعاقب کرتے ہوئے یہ پہلی ڈبل سنچری ہے۔", "تاہم افغانستان کے خلاف میچ میں جب گلین میکسویل بیٹنگ کے لیے آئے تو عظمت اللہ نویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر پہلے ہی دو وکٹیں لے چکے تھے اور ہیٹرک پر تھے۔", "ایسے میں میکسویل پر ہیٹ ٹرک بچانے کا دباؤ تھا اور وہ بال بال بچے۔ گیند ان کے بلے کا بیرونی کنارہ لے کر وکٹ کے پیچھے چلی گئی لیکن کیپر کے دستانے تک نہیں پہنچی۔", "گلین میکسویل", "آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنائے تھے اور میکسویل نے یہاں سے اننگز کا آغاز کیا۔", "ایک وقت پر افغانستان کے 292 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کا سکور سات وکٹوں پر 92 رنز تھا اور افغانستان کے سامنے جیت کے واضح آثار تھے۔", "پورے سٹیڈیم میں افغانستان کی ٹیم کو بھرپور سپورٹ حاصل تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ افغان ٹیم اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ اپنے نام کر لے گی۔", "میکسویل اس وقت 26 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ساتویں وکٹ کے گرنے پر میکسویل کے ساتھ کھیلنے آئے۔ کمنز صرف ایک سرے پر کھڑے ہو کر دیکھتے رہے اور میکسویل نے گیم بدلنا شروع کر دیا۔", "اس دوران ایک بار سکوائر لیگ اور ایک بار مڈ آف پر ان کے کیچ چھوٹے لیکن ان کا اعتماد متزلزل نہ ہوا بلکہ بڑھتا ہی گیا۔", "کچھ ہی دیر میں انھوں نے 76 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کر لی جبکہ کمنز دوسرے سرے پر دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکے۔", "لیکن میکسویل کے اصل رنگ ان کی سنچری کے بعد نظر آئے۔ وہ بھلے ہی ایک طوفانی بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہوں لیکن دباؤ کے لمحات میں وہ ہمیشہ الگ نظر آتے ہیں لیکن وہ یہاں جسمانی تکالیف اور درد میں بھی ثابت قدم رہے۔", "سنچری کے ٹھیک بعد انھیں کریمپس آنے لگے۔ بائیں ٹانگ میں درد محسوس ہوا اور ٹیم فزیو کو میدان میں آنا پڑا۔ اس وقت آسٹریلوی ٹیم فتح سے تقریباً سو رنز دور تھی۔", "ان کی بائیں ٹانگ کا مسئلہ کمر کے مسئلے میں بدل گیا اور میکسویل کو کئی بار میدان میں درد سے لوٹ پوٹ کرتے دیکھا گیا۔", "ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ نہ صرف رن لیتے ہوئے میدان میں گر پڑے بلکہ کریز پر پہنچنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ شدید تکلیف کے باعث اب کھیل مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ یہاں سے ان کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا بھی مشکل تھا۔", "ان کے بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے ایڈم زمپا دو بار باؤنڈری کے پاس آئے کہ کہیں انھیں بلایا نہ جائے۔", "41ویں اوور کے وقت ایسا لگ رہا تھا کہ میکسویل کو سٹریچر پر باہر لے جانا پڑے گا لیکن میکسویل دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے اور زمپا کو واپس پویلین میں ہی انتظار کرنا پڑا۔", "2010-11 میں میکسویل نے آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں 19 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور کچھ ہی وقت میں وہ ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔", "ہوم گراؤنڈز پر کھیلے گئے سنہ 2015 کے ورلڈ کپ میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف صرف 51 گیندوں پر سنچری سکور کی جو اس وقت آسٹریلیا کے کسی بھی بلے باز کی تیز ترین سنچری تھی۔", "میکسویل", "کرکٹ کے ابتدائی برسوں میں ان کی ایک ہی پہچان تھی کہ ’یہ بلے باز کسی بھی گیند پر کوئی بھی شاٹ کھیل سکتا ہے۔‘", "لیکن غیر روایتی شاٹس کھیلنا ان کی سب سے بڑی خامی بن گیا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ لاپرواہی سے شاٹس کھیل کر کسی بھی وقت آؤٹ ہو سکتے ہیں۔", "کئی میچوں میں خراب شاٹس کھیلنے پر ان کا مذاق اڑایا گیا۔", "2015 کے ورلڈ کپ کے بعد مسلسل ون ڈے میچوں میں ان کی اوسط دس سے کم رہنے کی وجہ سے انھیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔", "ان کا کرکٹ کریئر ختم ہونے کے دہانے پر تھا لیکن آسٹریلوی کرکٹ اپنی صلاحیتوں کو اس طرح ضائع نہیں ہونے دیتی۔", "میکسویل کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا تعاون بھی ملا اور انھوں نے دماغی معالج سے سیشن بھی لیا۔ اس سب کا فائدہ ہوا اور وہ چھ ماہ بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئے۔", "لیکن اندر اور باہر کا چکر چلتا رہا۔ اگرچہ ان کا بیٹنگ سٹرائیک ریٹ 127 سے زیادہ ہے لیکن 136 میچوں میں ان کی بیٹنگ اوسط 36 بھی نہیں ہے۔", "وہ ون ڈے کرکٹ میں ابھی تک چار سنچریوں کی مدد سے چار ہزار رنز بھی مکمل نہیں کر پائے ہیں۔", "سویچ ہٹ", "لیکن لیگ کرکٹ میں دنیا بھر کی ٹیموں میں ان کی بہت مانگ ہے۔ آئی پی ایل میں بھی وہ کروڑوں روپے میں نیلام ہوتے ہیں۔ وہ کنگز الیون پنجاب، ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن آئی پی ایل میں ان کی کوئی بھی اننگز یادگار نہیں کہی جا سکتی۔", "دی کرکٹ منتھلی میں سنہ 2017 میں گلین میکسویل پر ’میڈ میکسی‘ نامی آرٹیکل میں ان لوگوں کے ساتھ بات چیت ہے جو انھیں جانتے ہیں۔ ان میں سب لوگوں نے ایک بات جو کہی وہ یہ کہ برسوں کے بعد اور ایک ہنگامہ خیز کریئر کے بعد، ایک چیز جو تبدیل نہیں ہوئی، وہ ہے میکسویل کے کھیلنے کا اپنا انداز۔", "لیکن میکسویل اس ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کے ارادے سے کھیلتے نظر آتے ہیں، وہ اب تک دو سنچریاں بنا چکے ہیں اور اگر وہ سیمی فائنل یا بعد میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔", "گذشتہ رات پریزینٹیشن کے دوران مائک آرتھرٹن نے جب آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز سے پوچھا کہ کیا میکسویل کی یہ اننگز آسٹریلیا کی لوک داستانوں میں برسوں تک سنائی جائے گی تو کمنز نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں۔", "یہ قوت برداشت، ہمت، ذہانت اور صلاحیت کا ایک ایسا مجموعی مظاہرہ تھا جو شاذونادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cx9n4gwkdgeo", "summary": "ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں انڈین ٹیم کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تین گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے جب سٹرائیک پر موجود بلے باز وراٹ کوہلی کو محمد نواز نے فری ہٹ گیند پر بولڈ کر دیا تھا۔ ", "id": "cx9n4gwkdgeo", "article": ["ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں انڈین ٹیم کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تین گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے جب سٹرائیک پر موجود بلے باز وراٹ کوہلی کو محمد نواز نے فری ہٹ گیند پر بولڈ کر دیا تھا۔ ", "لیکن بولڈ ہونے کے بعد کوہلی نے تین رن بھاگ لیے اور امپائر نے ان رنز کو ’بائیز‘ قرار دیا۔", "اس کے بعد امپائر اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کے درمیان ایک بحث ہوئی۔ بابر چاہتے تھے کہ گیند کو فری ہٹ ہونے کی وجہ سے سٹمپ پر لگتے ہی ’ڈیڈ بال‘ قرار دینا ہوگا۔ صرف تین رنز اس اہم میچ میں متنازع بن گئے، جسے انڈیا آخری بال پر جیت گیا۔ ", "کرکٹ کی گورننگ باڈی کے ذریعے کھیل کے قوانین میں اعلان شدہ حالیہ ترمیم اور پھر اسے واپس لینے کے اعلان نے پھر سے اس تنازعے کی یاد کو تازہ کر دیا۔ ", "پیر کو کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ’فری ہٹ‘ سے متعلق قانون میں معمولی تبدیلی کی ہے جس کے تحت ’فری ہٹ‘ پر اگر بلے باز بولڈ ہوتا ہے تو اس صورت میں اگر وہ بھاگ کر رن بنائے تو انھیں ’بائی‘ کے برعکس بلے باز کے انفرادی سکور کے طور پر شمار کیا جائے گا۔ ", "ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس تبدیلی کے اعلان کے کچھ دیر بعد آئی سی سی نے واضح کیا کہ قانون اپنی پرانی شکل میں ہی برقرار ہے یعنی اگر کوئی بلے باز ’فری ہٹ‘ پر بولڈ ہوتا ہے تو اس کے بعد بنائے گئے رنز اضافی رنز ہی شمار ہوں گے۔", "یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر ٹیسٹ میچ کے دوران قدرتی روشنی کی کمی ہوتی ہے تو ’فلڈ لائیٹ‘ کا استعمال کیا جا سکتا ہے ", "آئی سی سی نے فری ہٹ پر سکور کے علاوہ بھی کرکٹ سے متعلق چند دیگر قوانین میں تبدیلی کی ہے جن میں سے ایک کے مطابقً کیچ لینے پر فیلڈ پر موجود امپائر اب آوٹ کے اعلان کے لیے ’سافٹ سگنل‘ نہیں دیں گے۔ ", "نئے قوانین کے مطابق فیلڈ پر موجود امپائرز اب ٹی وی امپائر سےمشورہ کر حتمی فیصلہ دیں گے۔ ", "’سافٹ سگنل‘ کئی دفعہ تنازع کا باعث بنا ہے۔ یہ تبدیلی اگلے ماہ لندن میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 7 اور 11 جون کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل سے لاگو ہوں گے۔ ", "ایک اور قانون میں تبدیل کے تحت آئی سی سی نے ’ہائی رسک‘ پوزیشنوں پر کھلاڑیوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ", "اس میں تیز گیند بازوں کا سامنا کرنے والے بلے باز، سٹمپ کے قریب کھڑے وکٹ کیپر اور وکٹ کے سامنے بلے بازوں کے قریب کھڑے فیلڈرز شامل ہیں۔ ", "ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر ٹیسٹ میچ کے دوران قدرتی روشنی کی کمی ہوتی ہے تو ’فلڈ لائٹ‘ کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور ٹیسٹ میچ میں اگر ضرورت ہو چھٹے روز کو ’ریزرو ڈے‘ کرطور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv2nvprrkdxo", "summary": "جوتوں کا ایک جوڑا، جو کبھی باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جارڈن پہنا کرتے تھے، ایک بولی میں دو عشاریہ دو ملین امریکی ڈالر یعنی 63 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوا ہے اور اس اعتبار سے دنیا کا سب سے مہنگا جوتوں کا جوڑا بن گیا ہے۔", "id": "cv2nvprrkdxo", "article": ["جوتوں کا ایک جوڑا، جو کبھی باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جارڈن پہنا کرتے تھے، ایک بولی میں 2.2 ملین امریکی ڈالر یعنی 63 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوا ہے اور اس اعتبار سے دنیا کا سب سے مہنگا جوتوں کا جوڑا بن گیا ہے۔", "واضح رہے کہ ان جوتوں پر مائیکل جارڈن کے دستخط بھی موجود ہیں اور بولی لگانے والی کمپنی سوتھبیز کا خیال تھا کہ اس کی فروخت سے دو سے چار ملین ڈالر تک حاصل ہوں گے۔", "واضح رہے کہ جوتوں کا یہ جوڑا مائیکل جارڈن کی ملکیت میں رہنے والی پہلی چیز نہیں جس کی اتنی زیادہ بولی لگی ہو۔ ", "اس سے قبل 2022 میں ان کی ایک جرسی، جو انھوں نے 1998 کے این بی اے فائنلز میں زیب تن کی تھی، 10.1 ملین ڈالر کی فروخت ہوئی تھی۔", "تازہ ترین بولی نے مائیکل جارڈن کو کھیلوں کے یادگاری سامان کی بولی کے حساب سے سب سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ ", "سوتھبیز کے براہم واچر نے اس بولی کے بعد کہا کہ ’یہ ریکارڈ توڑ نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ مائیکل جارڈن کے زیر استعمال رہنے والی چیزوں کی کتنی مانگ ہے جو تمام توقعات سے زیادہ بہتر نتائج دیتے ہیں۔‘", "اس سے قبل مائیکل جارڈن کے ہی جوتوں کا ایک اور جوڑا 2021 میں تقریبا ڈیڑھ ملین ڈالر کا فروخت ہوا تھا۔ ", "منگل کے دن مائیکل جارڈن کا جو جوڑا فروخت ہوا اس کا نام ایئر جارڈن تھرٹینز ہے اور یہ جوتے انھوں نے شکاگو بلز کی ٹیم کے ساتھ 1997-1998 میں اپنی آخری چیمپیئن شپ کے دوران پہنے تھے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "واضح رہے کہ 1998 کی این بی اے فائنلز سیریز میں جارڈن نے یہی جوتے پہن کر شکاگو بلز کو یوٹاہ کے خلاف دوسری گیم میں فتح سے ہمکنار کروایا تھا جس میں مجموعی 93 سکور میں سے 37 پوائنٹ ان کے تھے۔", "شکاگو بلز نے بعد میں یہ چیمپیئن شپ جیت لی تھی اور مائیکل جارڈن کی شکاگو بلز کے ساتھ اس آخری سیریز پر 2020 میں ’لاسٹ ڈانس‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی سیریز بھی بنی تھی۔", "مائیکل جارڈن کے لیے یہ چھٹی این بی اے چیمپیئن شپ فتح تھی اور ایسا پانچویں بار ہوا کہ ان کو این بی اے کا موسٹ ویلیوایبل پلیئر قرار دیا گیا۔", "سوتھبیز آکشن ہاؤس نے بتایا ہے کہ جوتوں کا یہ جوڑا جو اب دنیا کا سب سے مہنگا جوڑا بن چکا ہے، مائیکل جارڈن نے دوسری گیم میں فتح کے بعد ایک بال بوائے کو بطور شکریہ دے دیا تھا جس نے ان کی کھوئی ہوئی ایک جرسی تلاش کر کے دی تھی۔", "یاد رہے کہ مائیکل جارڈن کے نام سے شناخت پانے والا ایئر جارڈن جوتا انھوں نے پہلی بار 1984 میں پہنا تھا اور اس سے اگلے سال یہ جوتا عام صارفین کے لیے بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوا۔", "اب تک ایئر جارڈن جوتے کے 30 سے زیادہ ماڈل تیار کیے جا چکے ہیں۔", "دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے مائیکل جارڈن نے چھ بار این بی اے فائنلز چیمپیئن شپ، دو بار اولمپک گولڈ میڈل اور متعدد دیگر ایوارڈ جیت رکھے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cy05jzpnzlzo", "summary": "پاکستان کے اندر کی خبریں سنیں تو وہاں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہونے کا چرچا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان کی ایسی صورت حال پر ہمسایہ ملک انڈیا کو کتنا فکر مند ہونا چاہیے اور کیا انڈیا پاکستان کی مدد کر سکتا ہے؟", "id": "cy05jzpnzlzo", "article": ["گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان مسلسل سیاسی اور معاشی بحران کا شکار رہا ہے۔ اس دوران ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوب گیا، پاکستانی روپیہ مسلسل کمزور ہوتا جا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر گرتے چلے جا رہے ہیں اور ٹی ٹی پی کے مہلک حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔", "پاکستان کے دوست ممالک بھی ایک ایسے وقت میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا انتظار کر رہے ہیں جب یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں اب بھی تقریباً 40 لاکھ بچے آلودہ سیلابی پانی کے قریب رہ رہے ہیں جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔", "پاکستان کے اندر کی خبریں سنیں تو وہاں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہونے کا چرچا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان کی ایسی صورت حال پر ہمسایہ ملک انڈیا کو کتنا فکر مند ہونا چاہیے اور کیا انڈیا پاکستان کی مدد کر سکتا ہے؟", "انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں خبر رساں ایجنسی اے این آئی میں سمیتا پرکاش کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں، پاکستان کے موجودہ بحران پر کہا، ’پاکستان کا مستقبل بڑی حد تک پاکستان کے اقدامات اور پاکستان کے آپشنز کے انتخاب پر منحصر ہے۔‘ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’ایسی مشکل صورتحال میں کوئی بھی اچانک اور بغیر کسی وجہ کے نہیں پھنستا، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ آگے کا راستہ کیا ہو گا۔ آج ہمارا رشتہ ایسا نہیں ہے کہ ہم اس عمل میں براہ راست شامل ہوں۔‘", "ایس جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ ’اگر ہم سری لنکا سے موازنہ کریں تو میں کہوں گا کہ یہ بالکل ایک مختلف رشتہ ہے۔ سری لنکا کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں۔‘ ", "انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں کہا کہ ’پاکستان کا مستقبل بڑی حد تک پاکستان کے اقدامات اور پاکستان کے آپشنز کے انتخاب پر منحصر ہے‘ ", "اس وقت پاکستان میں ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملک کے وزیر دفاع آصف خواجہ تو یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "تاہم بی بی سی کے ساتھ بات چیت میں پاکستانی ماہر اقتصادیات اور سابق نگراں وزیر خزانہ سلمان شاہ نے یقین دلایا کہ پاکستان موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔", "سلمان شاہ نے کہا کہ ’ہمیں اپنے معاشی نظام کو ٹھیک کرنا ہے، یہاں انداز حکمرانی کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان آہستہ آہستہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا، اگر ہم طویل مدت کی بات کریں تو جنوبی ایشیا کے لیے، ہمیں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے۔‘", "لیکن آج کی صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کی حالت بہت خراب ہے اور بڑھتی ہوئی سیاسی تلخی معاملات کے بہتر ہونے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔", "پاک انڈیا تعلقات ایک عرصے سے سرد خانے میں ہیں اور تنازعات اور شکایات کی فہرست بہت لمبی ہے۔", "انڈیا کا موقف ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور 2014 میں وزیر اعظم مودی کی حلف برداری میں نواز شریف کو دعوت اور 2015 میں نریندر مودی کا دورہ لاہور تعلقات کو بہتر بنانے کی انڈیا کی کوششوں کی مثالیں تھیں لیکن اُڑی اور پلوامہ جیسے انتہا پسندانہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔", "ادھر جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے پاکستان ناراض ہے۔ ", "پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آر ایس ایس کا ہٹلر کی نازی پارٹی سے موازنہ کیا تھا۔ جموں و کشمیر پر انڈین اقدام کے بعد پاکستان نے انڈیا کے ساتھ تجارت بند کر دی، حالانکہ یہ تجارت سرکاری اور غیر سرکاری طور پر جاری ہے۔", "انڈیا کا موقف ہے کہ 2015 میں نریندر مودی کا دورہ لاہور تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش تھی", "ماہر اقتصادیات اجیت رانا ڈے کے مطابق دبئی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت 15-20 ارب ڈالر ہے۔", "انڈین کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز کی ڈاکٹر نشا تنیجا کا کہنا ہے کہ انڈیا نے اپنی پالیسی کے تحت پاکستان سے درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کی ہے لیکن برآمدات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔", "ان کے بقول پاکستان کی سرکاری پالیسی تجارت کو روکنا ہے لیکن اگر تجارت ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔", "نشا تنیجا کو امید ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیاں پاکستان کی مدد کریں گی اور انھیں نہیں لگتا کہ انڈیا پاکستان کی مالی مدد کرے گا۔", "وہ کہتی ہیں کہ ’اگر پاکستان تجارت پر سے پابندی ہٹاتا ہے، تو کم از کم وہ سستی اشیاء درآمد کر سکتا ہے۔‘", "دونوں ملکوں میں ہی عام انتخابات سر پر ہیں۔ اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کا امکان بہت ہی کم ہے۔", "پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے 2002 کے گجرات فسادات پر وزیر اعظم مودی پر سخت تبصرہ نے بھی ممکنہ بات چیت یا تعلقات کی بہتری کی امیدوں کو ختم کر دیا ہے۔", "تاہم ماضی پر نظر دوڑائیں تو ایسی مثالیں موجود ہیں جب انڈیا نے پاکستان کے لیے مالی مدد کا اعلان کیا تھا۔", "2010 میں جب پاکستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی تو انڈیا نے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل 2005 میں پاکستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد بھی انڈیا نے مالی مدد کا وعدہ کیا تھا۔ ", "دوسری جانب 2001 میں پاکستان نے گجرات میں آنے والے زلزلے کے بعد انڈیا کو مدد کی پیشکش کی تھی۔", "لیکن گزشتہ سال جب پاکستان کا تقریباً ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہوا تو انڈیا مدد کا اعلان نہیں کیا۔", "پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے جب ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر انڈیا سے مدد مانگی ہے یا انڈیا نے مدد کی پیشکش کی ہے تو انھوں نے دونوں سوالوں کا جواب ’نہیں‘ میں دیا ۔", "ترکی میں حالیہ زلزلے میں انڈیا نے ترکی کی مدد کی ہے", "یاد رہے کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد انڈیا نے ایک ایسے وقت میں اس ملک کی مدد کی جب انڈین مخالفت کے باوجود ترکی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھاتا رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔", "انڈین میڈیا میں ملک کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اگر پاکستان سے مدد کی درخواست کی گئی تو انڈیا مدد کرے گا تاہم سرکاری سطح پر ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔", "تاہم ایک حلقے میں یہ سوچ ضرور پائی جاتی ہے کہ انڈیا کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔", "ماہر اقتصادیات اجیت راناڈے نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’اگر ہم سری لنکا، شام اور ترکی کو انسانی بنیادوں پر امداد دے سکتے ہیں تو ہمیں پاکستان کے لیے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’50 ملین ڈالر ایک اچھی شروعات ہو سکتی ہے۔ اس کا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ ہم جی 20 کے چیئرمین ہیں۔ ہم ایک عالمی طاقت بننا چاہتے ہیں اور ایسی مدد کرنا اس سوچ کے مطابق ہے۔‘", "راناڈے کے مطابق انڈیا ہر سال 60 سے 70 ارب ڈالر کا ریفائنڈ پیٹرول اور ڈیزل دنیا کو برآمد کرتا ہے اور پاکستان اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھ سکتی ہے۔", "ماہر اقتصادیات اجیت راناڈے کے مطابق ’انڈیا انسانی بنیادوں پر پاکستان کی مدد کرنے کا سوچ سکتا ہے، کیونکہ پاکستان میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کی وجہ سے لوگوں کے انڈیا آنے کا خطرہ ہے۔‘", "وہ کہتے ہیں، ’آپ کو یاد ہے کہ بنگلہ دیش کی جنگ میں کیا ہوا تھا؟‘", "لیکن کیا انڈیا سری لنکا اور انڈیا پاکستان تعلقات کو ایک ہی سطح پر رکھنا ٹھیک ہے؟", "ڈاکٹر نشا تنیجا کے مطابق، ’سری لنکا کے ساتھ انڈیا کی امداد اور سرمایہ کاری کی ایک تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایسے چینلز ہیں جو استعمال کیے گئے ہیں۔‘", "لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان انڈیا سے مدد کی درخواست کر سکتا ہے؟", "پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں ایسا ہونا ناممکن سی بات لگتی ہے۔ ", "پاکستانی ماہر اقتصادیات سلمان شاہ کا بھی ایسا ہی خیال ہے۔ ان کے مطابق آج کی صورتحال میں ’کوئی بھی پاکستانی حکومت انڈیا سے مدد نہیں لے گی۔‘", "وہ کہتے ہیں ’مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی حکومت کے لیے یہ سیاسی طور پر سمجھداری ہوگی کہ وہ انڈیا سے کسی قسم کی مدد یا تعاون حاصل کرے۔‘", "’یہ فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے نقطہ نظر سے انڈیا کی حکومت پاکستان کی دوست نہیں ہے۔‘", "دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کے ایک پوڈ کاسٹ میں جب پاکستانی دفاعی ماہرعائشہ صدیقہ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’برسوں سے افغانستان دنیا کے لیے جہنم کی طرح رہا ہے، پاکستان نے اس میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ لیکن آپ نہیں چاہیں گے کہ پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہو جائے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے دہلی میں بہت کم حمایت حاصل ہے، شاید یہ سوچ ہے کہ اس پرانے دشمن کو سڑنے دو، اسے جہنم کی آگ میں جلنے دو، لیکن انڈیا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اسے ایسے سمجھدار لوگوں کی ضرورت ہے، جو پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں۔‘", "’میں انڈیا سے رحم کی بھیک نہیں مانگ رہی، میں یہ کہہ رہی ہوں کہ انڈیا اپنی آنکھیں بند نہ کرے تاکہ یہ پرانا دشمن پڑوسی خود کو تباہ نہ کر لے۔‘", "عائشہ صدیقہ نے کہا کہ ’جب تک پاکستان میں مثبت سوچ ابھرتی ہے، انڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کی طرف جہاں تک ممکن ہو ہمدردی کی نگاہ سے دیکھے۔‘", "انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو مالی مدد دینے کی بات نہیں کر رہی ہیں۔", "عائشہ کے مطابق، وہ جانتی ہیں کہ ’دہلی اور واشنگٹن میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان نے وکٹم ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے، لیکن آج صورتحال تشویشناک ہے۔‘", "ماہر اقتصادیات اجیت رانا ڈے نے ایک مضمون میں لکھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان کا ٹوٹنا انڈیا کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔", "وہ لکھتے ہیں کہ ’ایک غیر مستحکم پاکستان کا مطلب ہے زیادہ عسکریت پسند اسلام اور زیادہ انڈیا مخالف زہر۔ اس کا مطلب ہے کہ انڈیا کو اپنی مغربی سرحد کے دفاع کے لیے مزید وسائل لگانے ہوں گے، جس سے چین کی سرحد سے وسائل کو ہٹانا پڑے گا۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c4nyvqx0vn9o", "summary": "غزہ میں سرد بارش ہوتی ہے۔ اس بارش میں ایک کم عمر لڑکا ایک بچے کی کفن میں لپٹی لاش لے کر چل رہا ہے۔ مہذب دنیا یہ بحث کر رہی ہے کہ کوفیہ پہننے سے یا جنگ بندی یا آزادی کے نعرے لگانے سے کس کے کتنے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ یروشلم کے جوان کو کہا تھا کہ تمھارا محلہ ہی نہیں پوری دنیا پاگل خانہ ہے۔ ", "id": "c4nyvqx0vn9o", "article": ["سات، آٹھ سال پہلے کراچی میں جرمنی میں رہنے والا ایک فلسطینی نژاد نوجوان ملنے آیا۔ وہ کسی انٹرنیشنل این جی او کے لیے کراچی پر رپورٹ تیار کر رہا تھا۔ میں عام طور پر اس طرح کی ملاقاتوں سے یہ کہہ کر جان چھڑاتا ہوں کہ میں زندگی کے کسی بھی شعبے کا ماہر نہیں ہوں۔", "آپ بتائیں آپ نے کس موضوع پر بات کرنی ہے تو میں اس موضوع کے ماہرین کے نام دے دیتا ہوں لیکن جب مجھے بتایا گیا کہ نوجوان فلسطینی ہے تو میں بڑے اشتیاق سے تیار ہو گیا۔", "میں پہلے صحافی اور پھر مصنف اور استاد کے طور پر فلسطین میں ایک سے زیادہ مرتبہ وقت گزار چکا ہوں تو میرا تجسّس تھوڑا سا ذاتی ہوتا ہے۔ ", "روزمرّہ کی شہ سرخیوں سے ہٹ کر بھی سوال پوچھ لیتا ہوں کہ کیا فلاں کیفے میں اب بھی شاعر اکھٹے ہوتے ہیں۔", "مسجد اقصیٰ میں جمعہ پڑھنے کے لیے آج کل اسرائیلی پولیس کس کو روکتی ہے اور کس کو جانے دیتی ہے اور کیا یروشلم ہوٹل کے بار میں اب بھی ہر وقت کوئی نہ کوئی اسرائیلی جاسوس بیٹھا ہوتا ہے، جس کے بارے میں سب کو پتا ہے کہ وہ جاسوس ہے۔ ", "نوجوان نے بتایا کہ اس کا بچپن یروشلم میں گزرا ہے۔ والدین اور باقی خاندان ابھی بھی وہیں پر ہیں۔ میں نے اس پر اپنے یروشلم کے قیام اور چند دنوں میں کشید کیے ہوئے علم کی دھاک بٹھانے کے لیے پوچھا کہ اس کا تعلق یروشلم کے کون سے محلے سے ہے۔ ", "اندرون یروشلم انتہائی قدیم ہے اور وہاں بھی اندرون لاہور کے دروازوں کی طرح دمشق گیٹ اور جانہ گیٹ جیسے قدیم دروازے ابھی بھی موجود ہیں۔ ", "میں نے نوجوان کا جواب شاید کم سنا اور اپنا علم زیادہ جھاڑا اور اسے بتایا کہ یروشلم مجھے بہت ہوشربا شہر لگتا ہے۔ انسانی تاریخ کے اہم ترین واقعات صرف چند گلیوں کے گرد گھومتے ہیں۔", "یہ ہیکل سلیمانی، یہاں سے حضرت عیسیٰ کندھوں پر صلیب اٹھائے گزرے تھے، یہاں سے ہمارے نبی معراج پر تشریف لا گئے تھے۔", "آپ گلی کے ایک کونے پر کھڑے ہو جائیں تو مسجد عمر سے اذان کی آواز سن سکتے ہیں، جہاں حضرت عیسیٰ کا ظہور ہوا تھا وہاں کے کلیسے سے آنے والے حمدیہ نغمات بھی اور یہودیوں کی دیوار گریہ سے آتا شور بھی۔ ", "نوجوان نے میری بات صبر سے سنی اور کہا کہ یہ سب آپ کا مسئلہ ہو گا مجھے تو یروشلم بالکل پسند نہیں ہے بلکہ سچ پوچھیں تو مجھے ’پاگل خانہ‘ لگتا ہے۔ میں نے پریشان ہو کر پوچھا وہ کیسے؟", "اس نے کہا کہ آپ سوچیں کہ دنیا کے سب سے بڑے مذہبی جنونی ایک دو میل کے ریڈیس اور تنگ گلیوں والے علاقے میں بند کر دیے گئے ہیں اور ہزاروں سالوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم پاگل نہیں ہیں۔", "جب سے سات اکتوبر شروع ہوا ہے تو میں اس نوجوان اور یروشلم کی گلیوں میں گزرے اس کے بچپن کے بارے میں سوچتا ہوں۔ یروشلم کی گلیوں میں وہ یہودی بھی رہتے ہیں جو انتہائی مذہبی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا، لمبے کالے کوٹوں والے، باریشی اور انتہائی خوبصورت لٹوں والے۔ ", "وہ کبھی کبھی اسرائیل کے غدار بھی سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وہ یروشلم پر اپنے حق کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن صیہونیت اور اسرائیلی ریاست کے نظریے کے منکر ہیں۔", "وہ جب اپنی عبادت گاہوں کی طرف جاتے ہیں تو گروہوں کی شکل میں اور انتہائی تیز قدموں سے چلتے ہیں۔ ", "مجھے سمجھایا گیا کہ یہ اس لیے اتنے تیز چل رہے ہیں کہ کبھی کبھی ساتھ والی تنگ گلی سے فلسطینی بچے تیزی سے بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور ان کو اڑنگی لگا کر گرا دیتے ہیں۔ ", "چونکہ یروشلم کے فلسطینی محلوں میں ان بچوں کے لیے جو اسرائیلی جیلوں میں نہیں ہیں، کھیلنے کی کوئی جگہ نہیں ہے تو وہ جا کر اڑنگی لگاتے ہیں اور دوسری تنگ گلی میں غائب ہو جاتے ہیں۔ ", "’یروشلم کے پاگل خانے‘ سے کوئی تیس کلومیٹر دور حضرت ابراہیم کا مزار ہے۔ فلسطین میں فاصلے اسرائیلی ناکے طے کرتے ہیں۔", "دو کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں بھی طے ہو سکتا ہے اور دو دن میں بھی اور اگر اسرائیلی فوجی جوان کی بندوق طے کرے تو یہ فاصلہ کبھی طے نہیں ہو گا۔ مسلمان، یہودی، مسیحی خود کو انسان سمجھتے ہوں یا نہ، حضرت ابراہیم کو اپنا دادا پیغمبر سمجھتے ہیں۔", "ہزاروں سالوں سے اگر تین اہلِ کتاب کی کوئی مشترکہ زیارت تھی، جہاں پر 24 گھنٹے سال کے 365 دن میلے کا ماحول ہوتا ہے، وہاں پر چند ہزار گورے سیٹلرز بٹھا کر، ہیبرون کی مرکزی آبادی کو نکال کر مسجد ابراہیمی کو بھی تالا لگا دیا گیا۔", "اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری امت کے امیر ملکوں نے اسرائیل فلسطین کا معاہدہ کروایا۔ معاہدے کا نام، ابراہیم معاہدہ۔", "غزہ میں سرد بارش ہوتی ہے۔ اس بارش میں ایک کم عمر لڑکا ایک بچے کی کفن میں لپٹی لاش لے کر چل رہا ہے۔", "مہذب دنیا یہ بحث کر رہی ہے کہ کوفیہ پہننے سے یا جنگ بندی یا آزادی کے نعرے لگانے سے کس کے کتنے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ یروشلم کے جوان کو کہا تھا کہ تمھارا محلہ ہی نہیں پوری دنیا ’پاگل خانہ‘ ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3gr3ppddv1o", "summary": "متحدہ قومی موومنٹ لندن کے قائد الطاف حسین نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کراچی میں حالیہ کئی ضمنی انتخابات میں جب انھوں نے بائیکاٹ کی اپیل کی تو ووٹوں کی شرح بہت کم رہی۔", "id": "c3gr3ppddv1o", "article": ["متحدہ قومی موومنٹ لندن کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ آج بھی 48 گھنٹے کے نوٹس پر سب سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔ ", "الطاف حسین نے کہا کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کراچی میں حالیہ کئی ضمنی انتخابات میں جب انھوں نے بائیکاٹ کی اپیل کی تو ووٹوں کی شرح بہت کم رہی۔ ", "الطاف حسین نے یہ باتیں لندن کے علاقے ایجویئر میں جمعرات کو ایم کیو ایم کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔", "الطاف حسین نے کہا کہ اگر انھیں فری ہینڈ ملے تو وہ آج بھی 48 گھنٹوں میں سب سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔", "انھوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں اور عوام صرف الطاف حسین کو جانتے ہیں۔ ", "انھوں نے پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں اور کارکنوں سے سوال کیا کہ ’کیا آپ الطاف حسین کہ سوا کسی کو ایم کیو ایم سمجھتے ہیں؟‘ ", "سنہ 1980 اور 90 کی دہائی میں ایم کیو ایم کراچی پر بلا شرکتِ غیرے راج کرتی تھی جبکہ حیدر آباد سمیت سندھ کے کئی شہری علاقوں میں بھی پارٹی کا بہت اثر تھا۔ ان علاقوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستیں ایم کیو ایم ہی جیت لیتی تھی۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ایم کیو ایم پر مخالفین پر تشدد کے الزامات لگتے رہے ہیں اور سنہ 1992 اور پھر سنہ 1994 میں پارٹی کے خلاف سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیے۔ ", "الطاف حسین نے کہا ہے کہ پراپرٹیز کیس میں لندن کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔ اگر برطانوی حکومت اور برطانوی کورٹس کی بار ایسوسی ایشن نے اس ’یک طرفہ‘ فیصلے کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو یہ فیصلہ برطانیہ کے منصفانہ نظام میں ایک بدنما لکیر کا حصہ ضرور بنے گا۔ ", "انھوں نے برطانیہ کی وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور ہاؤس آف لارڈز سے اپیل کی کہ وہ قانونی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کریں جو عدالتی فیصلے کا باریک بینی سے جائزہ لے۔ ", "الطاف حسین نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ جو سارے دلائل وہ اس پریس کانفرنس میں دے رہے ہیں وہ تو پہلے عدالت میں بحث ہو چکی ہے تو انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اپیل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ’اپیل میں نیا جج ہو گا، ہو سکتا ہے وہ شواہد کو نئے انداز اور زاویے سے دیکھے۔‘ ", "الطاف حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ قرار دیا اور الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف پراپرٹیز کیس میں ساری فنڈنگ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے کی۔ ", "گزشتہ مہینے لندن کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ہی اصل ایم کیو ایم ہے اور ایم کیو ایم ٹرسٹ کی تمام جائیدادوں اور پراپرٹیوں کی مالک اور جائز حق دار (بینیفشری) ہے۔ ", "اس مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے امین الحق، ندیم نصرت، ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر مدعی ہیں۔ جبکہ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے الطاف حسین، اقبال حسین، طارق میر، محمد انور ، افتخار حسین، قاسم علی رضا اور یوریو پراپرٹی ڈولپمنٹ لمیٹڈ دفاع کر رہے ہیں۔ ", "ایم کیو ایم پاکستان نے اکتوبر 2020 میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cp93m1vlw4mo", "summary": "پاکستان میں جعلی کرنسی کے زیر گردش ہونے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اس وقت سرگرم ہوا جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کمیٹی چیئرمین نے پانج ہزار کا ایک جعلی نوٹ اجلاس میں موجود سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے سامنے رکھا گیا۔ مگر کرنسی کے اصلی یا جعلی ہونے کا کیسے پتا لگایا جا سکتا ہے اور اگر کوئی جعلی نوٹ آپ کو تھما دے کو آپ کیا کارروائی کر سکتے ہیں؟", "id": "cp93m1vlw4mo", "article": ["پاکستان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں زیر گردش پانچ ہزار مالیت کے نوٹوں کا معاملہ اس وقت زیر بحث آیا، جب کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے پانج ہزار کا ایک جعلی نوٹ اجلاس میں موجود سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے سامنے رکھا گیا۔ ", "مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر بھی اس جعلی نوٹ کو نہ پہچان سکے۔ ", "تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو صارفین سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ لے کر اصلی نوٹ دینے کی تجویز دی گئی تاہم ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جعلی کرنسی پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور ’ڈالر کی جعلی کرنسی بھی چھپ رہی ہے، ایسا کوئی نظام موجود نہیں جس کے باعث جعلی کرنسی کو چھاپنے سے روکا جا سکے۔‘", "وہ پاکستانی صارفین جنھیں دھوکہ دہی سے جعلی نوٹ تھمائے گئے ہیں انھیں جعلی کے بدلے اصلی نوٹ دینے کی تجویز پر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگر جعلی کرنسی کے بدلے اصلی کرنسی دی جانے لگی تو یہ کاروبار بن جائے گا۔ ", "ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک عنایت حسین کا کہنا تھا کہ خزانہ کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں جعلی کرنسی کی سرکولیشن اور جعلی نوٹ چھاپنے پر بریفنگ دیں گے۔", "واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی میں پانچ ہزار کا نوٹ سب سے بڑی مالیت کا نوٹ ہے۔ پاکستان میں جعلی کرنسی کے نوٹوں کی شکایات وقتاً فوقتاً ابھرتی رہتی ہیں تاہم پانچ ہزار کے نوٹ کے جعلی ہونے اور اس سے ایک عام فرد کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ", "پاکستان میں کرنسی نوٹ کے اصلی یا جعلی ہونے کی پہچان کیسے کی جا سکتی ہے، اس کے لیے سٹیٹ بینک نے مختلف گائیڈ لائنز جاری کر رکھی ہیں۔", "سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کی پرنٹنگ اس منفرد کاغذ پر ہوئی ہے، جسے چھونے سے ہی اس کے منفرد ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ ", "نوٹ کے سامنے کی سائیڈ پر دائیں جانب بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی تصویر کا واٹر مارک جبکہ اس کے نیچے نوٹ کی مالیت یعنی پانچ ہزار کا واٹر مارک بھی نمایاں ہے۔ ", "سٹیٹ بینک کے مطابق نوٹ کے اندر حفاظتی دھاگے کو آر پار دیکھنے سے یہ عمودی پٹی کی صورت میں نظر آتا ہے جس پر نوٹ کی مالیت بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ ", "نوٹ پر پاکستان کا جھنڈا بھی اس کی ایک منفرد خصوصیت ہے جو مختلف زاویوں سے دیکھنے سے یہ رنگ بدلتا نظر آئے گا۔ ", "اسی طرح بائیں جانب ابھرے نشانات ہیں جن کو چھونے سے بینائی سے محروم افراد کو بھی نوٹ کی مالیت جاننے میں مدد ملتی ہے۔ ", "اسی طرح نوٹ کے بائیں جانب موجود بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ بھی 5000 کا ہندسہ پوشیدہ ہے جو نوٹ کو مختلف زاویوں سے دیکھنے پر نمایاں ہوتا ہے۔", "اسی طرح دائیں بائیں کناروں پر ابھرتی ہوئی لکیریں موجود ہیں جبکہ پچھلی سطح بالکل ہموار ہے، جو اصلی نوٹ کی پہچان میں مدد دیتے ہیں۔", "سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ ہزار کے نوٹ کے اصلی ہونے کی گائیڈ لائنز تو جاری کی گئی ہیں تاہم کیا ایک عام آدمی اس سے نوٹ کے اصلی یا جعلی ہونے کے بارے میں پتا چلا سکتا ہے؟", "اس بارے میں شعبہ بینکاری کے امور کے ماہر راشد مسعود عالم کے مطابق یہ بڑا مشکل ہے کہ ایک عام آدمی سٹیٹ بینک کی گائیڈ لائنز کے مطابق نوٹ کے اصلی یا نقلی ہونے کے بارے میں جان سکے۔ ", "انھوں نے کہا کہ عام آدمی ان گائیڈ لائنز کی امید پر اپنے آپ کو جعل سازی سے محفوظ رکھنے سے قاصر نظر آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینکوں میں کام کرنے والے کیشئر اور روپے کی لین دین کرنے والے کاروباری حضرات اس میں ماہر ہوتے ہیں کیونکہ ان کی اس سلسلے میں خاص تربیت ہوتی ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ عام آدمی کو اگر یہ دیکھنا ہے کہ کرنسی نوٹ جعلی ہے یا اصلی تو اسے بہت غور سے دیکھنا ہو گا اور یہ مشکل ہوتا ہے۔ ", "راشد مسعود عالم نے بتایا کہ اب تو بینکوں میں بھی نوٹ گننے کی مشینیں ہوتی ہیں جو نوٹ تو گن سکتی ہیں لیکن نوٹ کے اصلی اور جعلی ہونے کا پتا نہیں چلا سکتیں۔ ", "انھوں نے کہا کہ ویسے تو ہر بینک میں نوٹس بورڈ پر سٹیٹ بینک کی جانب سے ایسی ہدایات لکھی ہوتی ہیں کہ ایک عام آدمی اس بنیاد پر نوٹ کو پرکھے تاہم اُن کو پڑھنے کا تردد کوئی نہیں کرتا۔ ", "انھوں نے کہا کہ دوسری طرف اگر بینکوں میں کچھ جعلی نوٹ آ بھی جائیں تو بینک پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑتا کیونکہ بینکوں میں کام کا جو حجم ہے اس میں یہ زیادہ معنی نہیں رکھتا۔ ", "’اصلی نقصان ایک عام آدمی کا ہی ہوتا ہے۔ اگر اسے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ مل جائے تو اس کا اچھا خاصا نقصان ہوتا ہے۔‘", "سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر سلیم رضا نے بی بی سی کو بتایا کہ جعلی نوٹ کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے اور ریاست یا اس کا ادارہ جیسے سٹیٹ بینک کسی ایسے شخص کو ازالے کے لیے پیسے نہیں دے سکتا، جسے جعلی نوٹ ملا ہو۔ ", "انھوں نے کہا کہ اگر سٹیٹ بینک یہ کام شروع کر دے تو کلیمز کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ", "انھوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو ایک جعلی نوٹ ملتا ہے تو اس کا یہی طریقہ ہے کہ وہ اسے بینک کیشیئر کو دکھائے کیونکہ وہی اس نوٹ کی پہچان رکھتے ہیں۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’اگر دو افراد کے درمیان جعلی نوٹ کا لین دین ہوا تو پھر یہ ایک قانونی معاملہ ہے جو عدالت میں طے ہو سکتا ہے۔‘", "راشد مسعود عالم نے اس سلسلے میں بتایا کہ بینک سے جعلی نوٹ بھی اس وقت واپس ہو سکتے ہیں اگر آپ نے کیش کاؤنٹر پر یہ دیکھ لیا ہو کہ نوٹ جعلی ہو لیکن ایک بار بینک سے نکلنے کے بعد یہ ممکن نہیں۔ ", "’انفرادی سطح پر یہ جعل سازی کا کیس بن سکتا ہے جو قانونی طریقے کے مطابق چلایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ٹھوس شواہد ہونا ضروری ہیں۔‘", "یاد رہے کہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک عنایت حسین نے قائمہ خزانہ کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں جعلی کرنسی کی سرکولیشن اور جعلی نوٹ چھاپنے پر بریفنگ کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں راشد مسعود عالم نے بتایا کہ یہ کوئی سیکنڈل نہیں اور پاکستان میں دنیا بھر کی طرح جعلی نوٹ چھپتے ہیں۔ ", "انھوں نے کہا کہ یہ دوسری سماجی برائیوں اور جرائم کی طرح ایک جرم ہے۔ ’کمیٹی اجلاس میں پانچ ہزار کے جعلی نوٹ پر جو کچھ ہوا، اس سے میڈیا میں سنسنی تو پیدا ہوئی تاہم حقیقت یہ ہے سٹیٹ بینک اس سلسلے میں کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔‘", "انھوں نے یہ بھی کہا کہ نقلی نوٹ کا تبادلہ جعل سازی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک ایسا جرم ہے جس پر ایف آئی اے کارروائی بھی کر سکتا ہے تاہم یہ واضح رہے کہ اس پر کارروائی مشکل سے ہی ہوتی ہے کیونکہ نوٹ لینے والے کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ جعلی نوٹ لے رہا ہے۔", "راشد مسعود عالم نے کہا کہ جعلی نوٹوں کی روک تھام میں اس وقت نمایاں کمی ہو سکتی ہے جب کیش اکانومی سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشن ہوں جس میں نوٹوں کا براہ راست لین دین نہیں ہوتا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/ce4wnjdz11ro", "summary": "وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر کوئی انھیں فلم ’گائیڈ‘ کی روزی کے طور پر یاد کر رہا ہے تو کوئی ’چودھویں کا چاند‘ کہہ رہا ہے، کوئی ’راجکماری نیل کمل‘ تو کوئی تیسری قسم کی ’ہیرا بائی‘ کے طور پر یاد کر رہا ہے۔", "id": "ce4wnjdz11ro", "article": ["گذشتہ سال جب ہندی سینما کی معروف اداکارہ آشا پاریکھ کو فلمی دنیا کے سب سے گراں قدر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا تو سوشل میڈیا پر صرف ایک شور تھا کہ یہ ایوارڈ انھیں وحیدہ رحمان سے پہلے کیوں دیا گیا۔", "لیکن گذشتہ روز جب یہی ایوارڈ ماضی کی مقبول بالی وڈ اداکارہ وحیدہ رحمان کو دیا گیا تو سوشل میڈیا پر صرف ان کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔ ", "ان کے مداح انھیں مبارکباد دے رہے ہیں، خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور انھیں ان کی فلموں، ان کے کردار، ان کے حسن، ان کی سادگی اور کام کی لگن کے حوالے سے یاد کیا جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وحیدہ رحمان کا جادو ساٹھ ستر سال بعد بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔", "کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ وحیدہ رحمان کو یہ ایوارڈ دیے جانے پر ایک بھی تنقیدی بیان انھیں نظر نہیں آیا۔", "وحیدہ رحمان کو بہت سارے حوالوں سے یاد کیا جاتا ہے۔ دیوآنند کے ساتھ ان کی جوڑی ہو یا پھر گرو دت کے ساتھ ان کی فلمیں یا پھر دلیپ کمار کے ساتھ ان کی ’رام اور شیام‘، ’آدمی‘ اور ’دل دیا درد لیا‘ والی کیمسٹری۔", "انھیں کوئی فلم ’گائیڈ‘ کی روزی کے طور پر یاد کر رہا ہے تو کوئی ’چودھویں کا چاند‘ کہہ رہا ہے، کوئی ’راجکماری نیل کمل‘ تو کوئی تیسری قسم کی ’ہیرا بائی‘ کے طور پر یاد کر رہا ہے۔", "یہاں تک کے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انھیں ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ ", "انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’خوشی ہے کہ وحیدہ رحمان جی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انڈین سینما میں ان کے سفر نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ وہ ٹیلنٹ، لگن اور پرکشش شخصیت کی مالک ہیں۔ وہ ہمارے سینما کا بہترین ورثہ ہیں۔ انھیں بہت مبارک ہو۔‘", "سوشل میڈیا پر وحیدہ رحمان کے بارے میں دیگر کیا تبصرے کیے جا رہے ہیں ان کا جائزہ آگے چل کر لیتے ہیں اس سے قبل یہ جانتے ہیں کہ وہ یہ ایوارڈ ملنے پر کیا کہتی ہیں۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "معروف صحافی راجدیپ سردیسائی نے وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں جب یہ پوچھا کہ کیا انھیں اس ایوارڈ سے نوازنے میں دیر تو نہیں ہو گئی اور کیا یہ انھیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا تو اداکارہ وحیدہ رحمان نے اپنے مخصوص انداز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ’یہ فیصلہ دیر آید درست آید‘ ہے۔", "اداکارہ وحیدہ رحمان نے کہا کہ ’جب آپ کوغیر متوقع طور پر کوئی چیز ملتی ہے تو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ ‘", "ایک دوسرے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے جہاں اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر انڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا وہیں اس ایوارڈ کو تمام فلم انڈسٹری کے نام کیا۔", "جب انھیں یہ یاد دلایا گیا کہ جس دن اس ایوارڈ کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا گیا وہ ان کے ساتھی اداکار دیو آنند کی 100ویں سالگرہ کا دن ہے تو انھوں نے کہا اس بات پر ان کی خوشی دوبالا ہو گئی۔", "اگرچہ وحیدہ رحمان تیلگو اور تمل فلموں میں کام کر چکی تھیں لیکن انھیں ہندی فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا معروف اداکار اور ہدایت کار گرو دت کو جاتا ہے۔", "کچھ عرصہ قبل لندن میں بی بی سی ہندی کی روپا جھا کو ایک انٹرویو کے دوران وحیدہ رحمان نے کہا تھا کہ ’اس میں جتنا گرو دت کا عمل دخل ہے اتنا ہی ان کی قسمت کا بھی کیونکہ ان کی ملاقات اتفاقیہ ہوئی تھی اور یہ کہ انھیں اس وقت ایک نئے چہرے کی تلاش تھی اور وہ اس پر فٹ بیٹھیں۔‘", "بہرحال گرو دت نے اپنی فلم ’سی آئی ڈی‘ میں انھیں موقع دیا۔ اس فلم میں دیوآنند ہیرو تھے۔", "گرو دت اور وحیدہ رحمان", "وحیدہ رحمان نے روپا جھا کو انٹرویو میں اس فلم کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات کی شوٹنگ کے دوران انھیں بہت نیند آتی تھی اور وہ بار بار سو جایا کرتی تھیں اور دیو آنند جب انھیں شوٹنگ کے لیے جگاتے تو وہ کہتی کہ لوگ دن میں شوٹنگ کیوں نہیں کرتے؟ پھر دیوآنند نے انھیں سمجھایا کہ یہ رات کا سین ہے اور دن کے وقت اس کی عکس بندی نہیں کیا جا سکتی۔‘", "اس کے بعد انھوں نے دیو آنند کے ساتھ فلم ’سولہواں سال‘ میں اہم کردار ادا کیا جو کامیاب رہی۔ اس وقت وہ بہ مشکل 20 سال کی ہوں گی لیکن فلمی نقادوں نے لکھا کہ وحیدہ رحمان نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔", "وحیدہ رحمان کو سنہ 1962 میں گرودت کی فلم ’صاحب بی بی اور غلام‘ میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس فلم میں میناکماری نے لیڈ رول ادا کیا تھا۔", "جب وحیدہ رحمان ہندی فلموں میں آئیں اس وقت وہاں مدھوبالا، نرگس اور مینا کماری جیسی اداکاراؤں کا راج تھا لیکن انھوں نے جلد ہی اپنی مخصوص شناخت بنائی۔", "فلم گائیڈ میں دیوآنند اور وحیدہ رحمان", "بہرحال فلم گائیڈ کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا اور شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی انھیں اسی فلم کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔", "راج کپور کی فلم ’تیسری قسم‘ کے لیے انھیں بہترین ادکارہ کا کریٹکس ایوارڈ ملا۔ ", "اس کے بعد انھیں رام اور شیام، نیل کمل اور خاموشی جیسی فلموں کے لیے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی درجہ بندی میں نامزد کیا گیا لیکن انھیں صرف نیل کمل کے لیے یہ ایوارڈ ملا۔ ", "لیکن پھر انھیں ریشما اور شیرا فلم کے لیے سنہ 1971 میں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا جو کہ ان کا آخری ایوارڈ تھا اور پھر تقریباً 50 سال بعد انھیں ان کی خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔", "اقوام میں متحدہ میں سابق اسسٹنٹ سیکریٹری رہنے والی لکشمی ایم پوری لکھتی ہیں کہ ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘ میں آزاد ہونے والی خاتون کی روح کو سمو دیا گیا۔ ان کی آنکھوں کی خوبصورتی اور کشش، ان کا باوقار انداز، سب کچھ بیان کرنے والا چہرہ، ان کے رقص کا ہنر یہ سب مل کر وحیدہ رحمان بناتا ہے۔ رواں سال انڈیا کے چودھویں کے چاند کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جانا حق بجانب ہے۔‘", "ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’میں ان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی۔۔۔ صاحب بی بی اور غلام، چودھویں کا چاند، سی آئی ڈی، پیاسا، کوہرہ، خاموشی، بیس سال بعد، وغیرہ میں ان کے کرداروں کو پسند کیا۔ وہ بہترین اور بے مثال ہیں!‘", "ابھینو سکسینہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کا دن انڈین سینما کے چاہنے والوں کے لیے کیا ہی خوب دن ہے۔ سدا بہار ہیرو دیوآنند کی 100ویں سالگرہ ہے اور پھر اسی دن لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ ان دونوں کی فلم ’گائیڈ‘ کو بڑے پردے پر دیکھنا بھی اتنا ہی مسرور کن ہے۔‘", "وشو جیوتی گھوش نامی ایک صارف نے فلم ’صاحب بی بی اور غلام‘ کی ایک تصویر ڈال کر لکھا کہ ’وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جانا اتنا ہی ذاتی محسوس ہوتا ہے جتنا کہ سکول ٹیچر پر آپ کا پہلا کرش۔ سینیئر سکول میں آپ کو لگتا تھا کہ وہ ایک دوست، ایک مینٹور ہوں گی لیکن جب آپ جاتے ہیں تو پرنسپل نکلتی ہیں۔ پھر کچھ ہمت کے ساتھ داخل ہوتے ہیں۔۔۔ آج شام ویسا ہی کچھ کرش والا احساس ہے۔‘", " وحیدہ رحمان آج 85 سال کی ہیں اور اب تک انھوں نے اپنے وقار کو برقرار رکھا ہے۔ ", "اسیم چھابڑا نامی صارف نے لکھا کہ ’میں نے وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر ایک بھی تنقیدی پوسٹ نہیں دیکھی۔ وہ سبھی کی پسندیدہ تجربہ کار فلمی اداکارہ ہیں۔ ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ وہ ایوارڈ کی مستحق ہیں۔ یہ انڈین حکومت کی طرف سے فلم سے متعلق بہترین فیصلہ ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58451171", "summary": "کورونا اپنی تمام تکلیفوں اور سختیوں کے ساتھ گزر گیا۔ آہستہ آہستہ قوت شامہ واپس آرہی ہے۔ روز ایک نئی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ جیسے دنیا میں آہستہ آہستہ پھر سے رنگ بھرے جا رہے ہیں۔ کوشش کریں یہ خوشبوئیں آپ سے نہ روٹھیں۔ ویکسین لگوائیں اور احتیاط کریں۔ آمنہ مفتی کا کالم۔", "id": "ba1f728d-9d0e-4cbc-a5ca-cd843be1dbdb", "article": ["کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ پچھلے پونے دو برس سے اس مرض سے لکا چھپی جاری تھی۔ ", "کئی ماہ گھر میں بند رہی، آنا جانا ملنا ملانا سب موقوف۔ ہاتھ سینٹائز کرتے کرتے کھال اتار لی، قوت مدافعت بڑھانے کے نام پر دنیا بھر کی نباتات، معدنیات، ادویات چکھ لیں، سماجی فاصلہ اختیار کرتے کرتے بہت سے لوگوں کو ناراض کر بیٹھی۔ ", "اس سب احتیاط کا فائدہ یہ ہوا کہ پونے دو برس تک کورونا سے بچ کر بیٹھی رہی۔ گھر گھر لوگ بیمار ہوئے اور مجھے خود پر اپنی قوت مدافعت پر ایک عجیب طرح کا اعتماد پیدا ہو گیا۔ ", "میں اپنے آپ کو ان سیانوں میں سے سمجھنے لگی جو ویکسین آنے تک کسی نہ کسی طرح خود کو اس وبا سے بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ", "صرف ایک روز، باہر نکلتے ہوئے ماسک بھول گئی۔ کورونا بھی پونے دوسال سے اسی بے احتیاطی کا منتظر تھا۔ جھٹ آن دبوچا۔", "میں اس بخار کو بھی خاطر میں نہ لاتی لیکن ایک صبح جب میں اٹھی تو یوں لگا کچھ بدلا ہوا ہے۔ ایک عجیب سا سناٹا تھا۔ وہی کمرہ تھا، وہی درودیوار، سائیڈ ٹیبل پر رکھا چائے کا کپ، رجنی گندھا کے پھول، تشتری میں رکھی موتیے اور چنبیلی کی کلیاں۔ باہر باغ میں پرندے شور مچا رہے تھے لیکن پھر بھی ایک سناٹا تھا۔", "کچھ سمجھ نہ آئی کہ کیا وجہ ہے۔ غسل خانہ، لاؤنج، باورچی خانہ سب جگہ ایک سی ویرانی اور اجنبیت منہ پھاڑے کھڑی تھی۔ ", "اسی شش و پنج میں خس کے عطر کا کنٹر کھولا تو اندازہ ہوا کہ عطر کی خوشبو غائب ہے۔ گھبرا کے دوبارہ سونگھا، کوئی خوشبو نہیں۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "رجنی گندھا، چنبیلی، موتیا، سب جیسے گونگے ہو چکے تھے۔ نہ چائے کی خوشبو تھی، نہ باورچی خانے سے اٹھتی دیسی گھی کے پراٹھوں کی مہک نہ لونگ، الائچی، دار چینی اور کالی مرچ کی خوشبو، نہ ہی کتابوں کی سیلن زدہ نم سگندھ۔ ", "باہر باغ کی کیاریوں میں سے اٹھنے والی کائی اور نامیاتی کھاد کے گلنے سڑنے کی ہمک، مچھلیوں کے تالاب کی جانی بوجھی مچاہند، ساتھ کے گھر سے عین دس بجے اٹھنے والی بھنتے ہوئے مصالحے میں ڈالی گئی ہلدی اور سوکھے دھنیے کی ہلکی سی ہراند، کچھ بھی موجود نہ تھا۔", "اسی وقت کوڑا اٹھانے والا ٹرک سڑک پر آیا۔ روز اس سے اٹھتی سڑاند سے گھبرا کے اندر بھاگ جاتی تھی لیکن آج وہ بو بھی گیٹ پھلانگ کے مجھ تک نہ آسکی۔ ", "آمنہ مفتی کے دیگر کالم پڑھیے ", "بھادوں کا مہینہ ہے، بادل کا ایک ٹکڑا اچانک برس پڑا۔ بوندیں زمین پر گریں لیکن مٹی سے مہک نہ اٹھی۔ ہوا کا جھونکا آیا مگر اس میں الفا الفا گھاس کے پھولوں اور بڑے تالاب کے کھڑے پانی کی بساندھ تھی اور نہ ہی تل اور ماش کی سوکھتی فصل کی مانوس خوشبو۔ ", "حد یہ کہ صرف چند فٹ دور چھپر تلے کسی کام کے لیے چربی پگھلائی جارہی تھی، اس کی چراند تک نہیں آرہی تھی۔ ", "یہ کون سی دنیا تھی؟ میری دنیا تو کئی مانوس خوشبوؤں سے عبارت تھی، جن کا ہاتھ پکڑ کر میں چلتی تھی۔ گھر کے ہر کمرے کی خوشبو، فارم کے چپے چپے کی اپنی الگ خوشبو تھی جس کے ساتھ میں نے جینا، چلنا پھرنا سیکھا تھا۔", "مجھے یوں لگا کہ میں ان خوشبوؤں، بدبووں کے بغیر چل بھی نہیں سکتی۔ مجھے نہ ہی کچھ سجھائی دے رہا تھا اور نہ ہی کچھ سنائی دے رہا تھا۔", "تب مجھے اندازہ ہوا کہ خوشبو کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے۔ قوت شامہ کا غائب ہو جانا اتنا ہی بھیانک ہے جتنا، بصارت یا سماعت کا کھو جانا۔", "اس اندھی، گونگی، بہری دنیا میں جانے کتنے روز گزر گئے۔ نہ کتاب پڑھی جا رہی تھی نہ فلم پر دل ٹھک رہا تھا۔ بار بار پرفیوم سونگھتی تھی مگر وہی سناٹا۔ موتیے کے پھولوں نے بھی زبان بند کر لی تھی۔ ادا جعفری کا ایک شعر بار بار یاد آرہا تھا: ", "حیران ہیں، لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچے", "خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے", "شائد پندرہواں روز تھا کہ کسی نے بھٹی میں بھنے تازہ چنے بھجوائے۔ اتنے روز کے بعد یہ پہلی مانوس خوشبو تھی جو مجھے محسوس ہوئی۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھنے ہوئے چنے سے زیادہ مسحور کن خوشبو کسی شے کی نہیں ہو سکتی۔ خاص کر جب آپ کو ایک پندرھواڑے تک کوئی بھی خوشبو نہ سنگھائی دے؟", "کورونا اپنی تمام تکلیفوں اور سختیوں کے ساتھ گزر گیا۔ آہستہ آہستہ قوت شامہ واپس آرہی ہے۔ روز ایک نئی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ جیسے دنیا میں آہستہ آہستہ پھر سے رنگ بھرے جا رہے ہیں۔", "قوس قزح مجھ سے روٹھ گئی تھی پھر سے واپس آرہی ہے۔ زندگی کے رنگ جو خوشبو سے عبارت ہیں، پھر سے گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ ", "کوشش کریں یہ خوشبوئیں آپ سے نہ روٹھیں۔ ویکسین لگوائیں اور احتیاط کریں۔ خوشبو کی زبانی شاید یہ ہی پیغام آیا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cz9wznr2e25o", "summary": "", "id": "cz9wznr2e25o", "article": ["پاکستان کا معاشی بحران: ڈالروں کی کمی اور عام لوگوں کی پریشانی", "پاکستان میں زرِ مبادلہ کے زخائر پانچ ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں جو گزشتہ دس سال میں کم ترین سطح ہے۔ ملک میں ڈالروں کی کمی کی وجہ سے انتہائی ضروری اشیا کی درآمد مشکل ہو گئی ہے۔ عام لوگوں کے لیے ادویات اور دیگر ضروری اشیا کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ", "میزبان: عالیہ نازکی ", "ایڈیٹر: جاوید سومرو ", "فلمنگ: زبیر احمد ", "رپورٹر: تنویر ملک ", "پروڈکشن ٹیم: حسین عسکری، خدیجہ عارف، خالد کرامت "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cw45zk91n55o", "summary": "ٹک ٹاک کے چینی ورژن میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کی وجہ سے زیبو میں سٹریٹ بار بی کیو کے لیے ایک غیر متوقع جنون پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے لاکھوں بھوکے مسافر شہر میں آ رہے ہیں۔ \n", "id": "cw45zk91n55o", "article": ["ٹک ٹاک کے چینی ورژن میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کی وجہ سے زیبو میں سٹریٹ بار بی کیو کے لیے ایک غیر متوقع جنون پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے لاکھوں بھوکے مسافر شہر میں آ رہے ہیں۔ ", "گزشتہ دسمبر میں چینی حکومت نے اپنی سخت کووڈ پابندیوں کو ختم کر دیا، جو دنیا میں سب سے زیادہ سخت اور طویل عرصے پر مبنی تھیں۔ اس کے بعد چین بھر میں لوگ خود ہی احتیاط کرتے رہے۔", "تاہم مارچ میں حالات معمول پر آنے کا یہ سست رو عمل ایک مکمل بھگدڑ میں بدل گیا۔ ", "ٹک ٹاک کے چینی ورژن میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نے مشرقی چین کے صوبے شانڈونگ میں تقریبا 45 لاکھ آبادی کے شہر زیبو میں سٹریٹ بار بی کیو کے لیے ایک غیر متوقع جنون پیدا کر دیا ہے۔ ملک بھر سے مسافروں نے بڑے پیمانے پر زیبو آنا شروع کر دیا۔ مارچ میں صرف 48 لاکھ لوگ یہاں آئے اور قومی میڈیا نے فوری طور پر شہر کو ’بار بی کیو کی مقدس سرزمین‘ کا نام دے دیا۔", "آزادی کا یہ اچانک احساس چینی کاروباری جوش و جذبے سے پوری طرح مطابقت رکھتا تھا، جس میں مقامی ریستوراں اور شہری حکومت نے مل کر بیرونی لوگوں کے لیے اپنی بانہیں کھول دیں۔ مارچ کے بعد سے ،’بار بی کیو سپیشل‘ تیز رفتار ٹرینوں نے بڑی تعداد میں سیاحوں کو شہر میں پہنچایا ہے ، جہاں بڑے پیمانے پر ، نئے تعمیر شدہ اوپن ایئر فوڈ کورٹس کو میزوں اور پلاسٹک کی کرسیوں سے سجایا گیا ہے۔ ", "اس ماہ کے اوائل میں جب ملک بھر میں یوم مئی کی تعطیل کے دوران بار بی کیو شائقین کا سونامی آیا تو ریستوراں مالکان نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے، بھوکے گاہکوں کو ان کی میزوں تک پہنچانے کے لیے میگا فون استمعال کیے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی تشنہ نہ جائے۔ تاہم، چین میں، کباب کھانا ہمیشہ اپنا پیٹ بھرنے سے کہیں زیادہ رہا ہے۔ یہ دوستوں اور کنبے کے ساتھ وقت گزارنے کا ایک بہت پسندیدہ طریقہ بھی ہے۔", "چینی اکثر ایک اچھے بار بی کیو کے لیے ایک اصطلاح استعمال کرتے ہیں یانہوکی۔ لفظی طور پر، اس کا مطلب ہے ’دھوئیں اور آگ کی بو‘ نیچے کوئلے سے ٹکرانے والی چربی کا ایک دلکش، جادوئی جھونکا۔", "تاہم اس سے بھی زیادہ یہ فقرہ خوشی اور انسانی گرمجوشی کے مشترکہ احساس کی نشاندہی کرتا ہے۔ مشترکہ بھوک سے پیدا ہونے والی ایک قسم کی ہم آہنگی اور ایک تیز، اچھی طرح سے پکے ہوئے تکّوں کی سیخ کی توقع۔ ", "اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ باربی کیو، یا شوکاؤ پورے چین میں ہر جگہ موجود ہے۔ یہ سستا، آسانی سے میسر ہونے والا ہے۔ ", "چین کے باقی علاقوں کی نسبت زیبو کے بار بی کیو کی چند اہم باتیں: ", "زیبو بار بی کیو میں کھال سمیت کچے گوشت کے تکے، نان اور میٹھے شانڈونگ سپرنگ پیاز کے ڈھیر پیش کیے جاتے ہیں۔ کھانا کھانے والے سب سے پہلے گوشت کو اپنے سامنے رکھے گئے چھوٹے کوئلے پر خود پکاتے ہیں۔ ", "اسے کھانے کا طریقہ ی ہے کہ انھیں جمع کرنے کے لیے ، سب سے پہلے نان پر مرچ لہسن کی چٹنی ، پسی ہوئی مونگ پھلی اور مرچ پاؤڈر لگائیں پھر اسے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی میں کھولیں اور اس پر تکوں کی سیخیں رکھ کر کھینچتے ہوئے گوشت کو سیخوں سے الگ کر لیں۔ آخر میں: ایک ہرا پیاز گوشت کے اوپر رکھیں اور ایک بار میں جتنا بڑا نوالہ کھا سکیں کھا لیں۔", "چین کے دور دراز مغربی علاقوں میں سنکیانگ سے شروع ہونے والا یہ انداز سادہ لیکن مکمل طور پر اطمینان بخش ہے۔", "دنبے کے گوشت کو چربی کے رس دار ٹکڑوں کے ساتھ ایک سیخ پر باندھ کر تیار کیا جاتا ہے، اسے گاہکوں کو پیش کرنے سے پہلے زیرہ اور مرچ پاؤڈر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے ویغور مسلمان بناتے ہیں۔ اسے سڑک کے کنارے نصب ایک سادہ گرل پر پکایا جاتا ہے اور اب یہ چین کے ہر کونے تک پہنچ چکا ہے۔", "’اولڈ وی کے بار بی کیو‘ کے مالک وی فینفو، جو کہ زیبو میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والا بار بی کیو ریستوراں ہے، کا کہنا ہے کہ وہ اصل میں 1980 کی دہائی میں سنکیانگ کے کباب فروش سے متاثر ہؤیے تھے۔ سنکیانگ کے کباب یونیورسٹیوں کے آس پاس اور گلیوں میں قائم بارز پر پائے جاتے ہیں۔ قریب ترین دکاندار کو تلاش کرنا ہو تو بھیڑ کی چربی کی دلکش بو والے دھوئیں کو تلاش کریں۔", "شمال مشرق میں کھانوں کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہاں کی خصوصیات میں گردے، مرغی کے پاؤں اور مرغی کی پسلیاں جنھیں عموماً سوپ کے لیے استمعال کیا جاتا ہے۔", "یہ بھی خیال رہے کہ شمال مشرقی لوگ کافی پر جوش ہوتے ہیں۔ مقامی طریقے سے باربی کیو کھانے کے لیے صروری ہے کہ بڑی مقدار میں بیجیو ہو، وہ سفید شراب جو ذائقے کو بڑھاتی ہے اور جیٹ فیول جیسی کِک دیتی ہے۔ ", "یہاں تک کہ جنوبی چین کے گرم علاقوں میں بھی لوگ بار بی کیو کے لیے دیوانے ہو جاتے ہیں۔ ہانگ کانگ سے پرل ریور ڈیلٹا کے بالکل اوپر، گوانگ ڈونگ شہر آئسٹر گرل اور تازہ گرلڈ سمندری غذا کی کثرت کے لیے مشہور ہے۔ ", "اگرچہ کینٹنی کھانوں کو عام طور پر چین کے شمال مشرقی کھانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے ، لیکن یہاں کے کچھ باورچی اب بھی میز پر اپنا ذائقہ لاتے ہیں۔", "’ہیئر ڈرائر ہوئی‘ کے نام سے مشہور ایک مقامی لیجنڈ نے تقریبا 30 سال تک اپنے کوئلے کی آنچ بھڑکانے کے لیے ہیئر ڈرائر کا استعمال کیا۔", "شروع سے ہی ہیئر ڈرائر کے ایک ہی برانڈ کے وفادار، ہوئی مہینے میں دو بار ڈرائر جلانے کے لیے مشہور ہے اور اسی لیے وہ مقامی ہول سیل الیکٹرانکس مارکیٹ میں یہ ہیئڑ ڈرائر تھوک میں خریدتے ہیں۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c6p6lm735qro", "summary": " اس گروپ کی طاقت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا کی معیشت کا 85 فی صد جی ڈی پی اور 75 فی صد عالمی تجارت انھیں ملکوں کے ہاتھوں میں ہے۔", "id": "c6p6lm735qro", "article": ["دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں والے 20 ممالک کی تنظیم جی-20 کا سربراہی اجلاس نو اور 10 ستمبر کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔", "جی-20 کے موجودہ صدر کی حیثیت سے انڈیا اس اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ دلی اور اس کے نواحی شہروں کےبڑے بڑے ہوٹل سربراہان حکومت اور مندوبین کے لیے ریزرو کیے گئے ہیں۔", "پورا شہر خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور نئی دہلی اس وقت غیر معمولی سکیورٹی کے حصار میں ہے۔ آئندہ تین دنوں تک شہر میں تعطیل ہے اور شہر کے وہ علاقے جہاں یہ اجلاس ہو رہا ہے کو عام لوگوں کی آمد و رفت کے لیے تقریباً بند رکھا گیا ہے۔", "جی-20 میں امریکہ، روس، چین، انڈیا، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اندونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔", "بیشتر ممالک کے صدور اور وزرا اعظم اس اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں لیکن چین اور روس کے صدر اس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔", "ان کی جگہ چین کے وزیر اعظم اور روس کے وزیر خارجہ ان کی نمائندگی کریں گے۔ جی-20 کے صدر کے طور پر انڈیا نے بنگلہ دیش، مصر، نائجیریا، متحدہ عرب امارات، عمان، سنگاپور، نیدر لینڈز، سپین اور ماریشیئس کو بھی مہمان کے طور اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔", "امریکہ کے صدر جو بائیڈن سمیت بیشتر سربراہان حکومت جمعے کو نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیر اعطم رشی سونک سمیت کئی رہنماؤں سے باہمی ملاقات کریں گے۔", "یہ اجلاس نوتعمیرشدہ بین اقوامی کنونشن سنٹر ’بھارت منڈپم‘ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔", "کنونشن سنٹر سربراہی اجلاس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے پوری دلی کو سجایا گیا ہے۔", "شہر میں جگہ جگہ جی-20 کےبڑے بڑے بینرز لگائے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر کنونشن سنٹر تک سڑک کے دونوں جانب گروپ-20 کے ملکوں کے پرچم لہرا رہے ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "جی-20 ایشیائی معاشی بحران کے بعد 1999 میں قائم کیا گیا تھا۔ ابتدائی سالوں میں اس کے اجلاس میں رکن ممالک کے وزرا خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنر شریک ہوتے تھے لیکن سنہ 2007 کے عالمی معاشی بحران کے بعد اسے سربراہی اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔", "اس کا پہلا سربراہی اجلاس سنہ 2008 میں واشنگٹن میں منعقد ہوا تھا۔ جی-20 کا سربراہی اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ اس کی سربراہی باری باری سبھی رکن ممالک کے پاس آتی ہے۔", "آئندہ اجلاس کی سربراہی برازیل کے پاس ہو گی۔ اس گروپ کی طاقت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا کی معیشت کا 85 فی صد جی ڈی پی اور 75 فی صد عالمی تجارت انھیں ملکوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ ممالک دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔", "ویسے تو اس گروپ کا مقصد معاشی نظام کے مختلف پہلوؤں اور مسائل پر غور کرنا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں دیر پا ترقی، صحت، زراعت، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور انسداد بدعنوانی جیسے معاملات بھی شامل ہوتے گئے۔", "اجلاس میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں ان پر رکن ممالک عموماً عمل کرتے ہیں لیکن وہ قانونی طور پر اس کے پابند نہیں ہیں۔", "یہ اقتصادی طور پر طاقتور ملکوں کا گروپ ہے اس لیے یہاں کیے گئے فیصلے عالمی تجارت پر کافی حد تک اثر انداز ہو سکتے ہیں۔", "ان فیصلوں کا عالمی سطح پر گہرا اثر پڑتا ہے اور اقتصادی بحران میں یہ گروپ اچتماعی طور پر قدم اٹھانے مین کارگر ثابت ہوتا ہے۔", "جی-20 کے سربراہی اجلاس کو اس وقت کامیاب مانا جاتا ہے جب اجلاس کے اختتام پر اتفاق رائے سے مشترکہ بیان جاری ہو۔", "اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ذمے داری میزبان ملک کی ہوتی ہے۔ اس وقت یوکرین کی جنگ کے سوال پر روس اور چین ایک طرف اور مغربی ممالک دوسری جانب کھڑے ہیں۔", "ان حالات میں دلی کے سربراہی اجلاس میں مشترکہ بیان کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔", "انھوں نے یہ تشویش بھی ظاہر کی ہے کہ چین اور روس اجلاس میں اتفاق رائے بنانے کے حوالے سے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-60528112", "summary": "روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے مغربی ممالک روس پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد روسی معیشت کو متاثر کرنا اور اس کی حکومت کو یوکرین میں فوجی کارروائی کی سزا دینا ہے۔", "id": "c2634727-2a5a-44d9-abff-58d841025b00", "article": ["روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے مغربی ممالک روس پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد روسی معیشت کو متاثر کرنا اور اس کی حکومت کو یوکرین میں فوجی کارروائی کی سزا دینا ہے۔", "اقتصادی یا سفارتی پابندیاں کسی ایک ملک کی طرف سے دوسرے پر اس لیے لگائی جاتی ہیں تاکہ مخالف کو ممکنہ جارحیت یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے روکا جا سکے۔", "ان میں فضائی اور سفری قدغنیں اور اسلحے کی فروخت پر پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔", "یہ انتہائی اقدامات جو پابندیوں کی صورت میں کسی ملک پر لگائے جاتے ہیں وہ فوجی قوت کے استعمال کے بغیر کسی ملک کو اپنا رویہ یا پالیسیوں کو بدلنے کے لیے مجبور کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔", " سوئفٹ نظام سے نکالنا", "یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک، روس کے 'مخصوص' بینکوں کو رقوم کی ادائیگیوں کے نظام سوئفٹ سے ہٹانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ", "سوئفٹ نظام کے ذریعے باآسانی سرحد پار ادائیگیاں کی جا سکتی ہیں۔مغربی ممالک کی جانب سے روس کو سوئفٹ نظام سے علیحدہ کرنےکا مقصد اس کے دنیا کے ساتھ مالی روابط میں خلل ڈالنا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سوئفٹ سے ہٹائے جانے کی وجہ سے روس کو اپنی گیس اور تیل کی فروخت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ البتہ روس کو سوئفٹ کی طرز کے چینی نظام سے بھی ادائیگی کی جا سکتی ہیں۔", "ان پابندیوں کا اثر ان کمپنیوں پر بھی ہو گا جنھیں روس سےادائیگیاں ہونی ہیں اور اس سے کئی ممالک کو توانائی کی فراہمی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔", "روس کا مرکزی بینک", "مغربی ممالک روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمند کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس فیصلے سے روس کو اپنے 640 ارب ڈالر کے ذخائر تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔", "برطانیہ نے یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ مل کر برطانوی شہریوں اور کاروبار پر روس کے مرکزی بینک، وزارت خزانہ اور اس کے ویلتھ فنڈ کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔", "بی بی سی کے اکنامکس ایڈیٹر فیصل اسلام کا کہنا ہے کہ کسی جی 20 ملک کے مرکزی بینک کے اثاثے منجنمد کرنے کا فیصلہ غیر معمولی ہے اور اس کا مقصد روس کو ممکنہ کساد بازاری کی طرف دھکیلنا ہے تاکہ روسی بینکوں پر دباؤ پڑ جائے۔", "مغربی ممالک کے اس فیصلے کے بعد روسی کرنسی روبل کی قدر میں 30 فیصد کمی ہو گئی ہے اور روس نے اس رجحان کو روکنے کے لیے شرح سود دگنی کر دی ہے۔", "دیگر مالیاتی اقدامات ", "برطانیہ نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے اور روس کو سوئفٹ نظام سے علیحدہ کرنے کے اقدامات کے علاوہ روس کے تمام بینکوں کو برطانیہ کے مالیاتی نظام سے نکال دیا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ برطانوی پونڈ تک رسائی حاصل کر کے برطانیہ میں ادائیگیاں نہیں کر سکیں گے۔ ", "برطانیہ نے کہا ہے کہ تمام روسی بینکوں کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے ہیں۔برطانیہ نے روسی کمپنیوں کو برطانوی مارکیٹ سے رقوم اکٹھی کرنے سے بھی روک دیا ہے اور روس شہریوں کی برطانوی اکاونٹس میں رقوم کی منتقلی کی حد مقرر کر دی ہے۔ یورپی یونین نے روس کے بینکنک سیکٹر کے 70 فیصد حصے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔", "روس کی برآمدات پر پابندی", "امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے روس کو برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق ایسی برآمدات پر ہو گا جن کا دہرا استعمال ممکن ہے جن میں ہائی ٹیک چیزیں، کیمیکلز اور لیزرز شامل ہیں۔", "یورپی یونین کی کوشش ہے کہ وہ روس کو کسی ایسے آلے کو حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا جس سے وہ اپنی آئل ریفائنریوں کو بہتر بنا سکے۔", "روس کے دنیا کے ساتھ روابط کو مشکل بنانے اور اس کی معیشت کو متاثر کرنے کے لیے یورپی یونین نے روس کو ہوائی جہازوں کے آلات کی فراہمی روک دی ہے۔", "روسی شخصیات پر پابندیاں", "مغربی ممالک نے روس کے امیر اور طاقتور افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان افراد میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لوروف شامل ہیں جن کے امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور کینیڈا میں تمام اثاثے منجمند کر دیئے گئے ہیں۔ ", "ان افراد کے مغربی ممالک میں سفر کرنے پر بھی عائد کر دی گئی ہے۔ یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے روسی حکومت اور روسی شہریوں کے اثاثے کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے۔ ", "برطانیہ نے گولڈن پاسپورٹ کے ذریعے برطانوی شہریت کی فروخت کو 'محدود' کر دیا ہے۔ اس سکیم کے تحت روس کے امیر افراد برطانوی شہری بن سکتے ہیں۔", "دیگر اقدامات", "یورپی یونین نے روسی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی جہاز کسی بھی یورپی یونین کے ممبر ملک کی حدود میں داخلے، لینڈ کرنے اور اڑنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔", " برطانیہ نے بھی اپنی فضائی حدود کو روسی جہازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ یورپی یونین روس کے سرکاری نشریاتی اداروں سپٹنک اور رشیا ٹوڈے پر پابندی عائد کرنے والی ہے۔ جرمنی نے روس سے آنے والی پائپ لائن نارڈ سٹریم 2 کی منظوری کے معاملے کو التوا میں ڈال دیا ہے۔", "برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا یوکرین پر حملے میں بیلاروس کے کردار کی وجہ سے اس پر بھی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔", "روس کا یوکرین پر حملہ: ہماری کوریج", "روس پر مزید کون سی پابندیاں لگ سکتی ہیں؟", "مغربی ممالک روس کی تیل اور گیس برآمدات کو روکنے کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں جو روسی معیشت کا پانچواں حصہ ہے اور اس کی برآمدات کا نصف حصہ ہے۔ ", "اگر روس پر یہ پابندی عائد کی گئی تو یہ بہت سخت پابندی ہو گی اور اس سے مغربی ممالک کو بھی نقصان ہو گا جن کا روسی گیس اور تیل پر انحصار ہے۔", "روس اس وقت یورپ کی کل ضرورت کا 26 فیصد خام تیل اور 38 فیصد گیس فراہم کرتا ہے۔ روس سے گیس کی سپلائی میں عارضی رکاوٹ بھی یورپ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔", "روس کی وزارت خارجہ نے مغربی ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جس میں یورپ کو گیس کی فراہمی بھی شامل ہے۔", "برطانوی ہوائی جہازوں کو روس کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی کر دی گئی ہے۔ روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایئروفلوٹ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ یورپی ممالک کے لیے اپنی تمام پروازیں بند کر رہی ہے۔ ", "روس کے بینکنگ سیکٹر پر پابندیوں کی وجہ سے کئی یورپی مینوفیکچررز کو بھی نقصان ہو گا۔", "برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کی وجہ سے برطانوی لوگوں کو بھی 'کچھ معاشی تکالیف' کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/ck7w78pj4l7o", "summary": "یہ جیت اگرچہ بہت دیر سے آئی اور شاید ورلڈ کپ کے سیاق و سباق میں اس قدر سودمند بھی ثابت نہ ہو پائے مگر جس دباؤ کا شکار بابر اعظم پچھلے دو ہفتوں میں رہے ہیں، ان کے لیے بہرحال یہ ایک تازہ سانس سی فرحت بخش ہو گی۔", "id": "ck7w78pj4l7o", "article": ["بالآخر شبِ غم تمام ہوئی اور پاکستان کے لیے اس جیت کی سحر طلوع ہوئی جو ناصرف ٹیم کے مورال کے لیے اشد ضروری تھی بلکہ بعض ’مبصرین‘ کی ٹی وی سکرینوں سے اٹھتے دھوئیں کا بھی شافی جواب تھی۔ ", "اگرچہ سیمی فائنل تک پاکستان کی رسائی کے رستے ابھی بھی ان گنت اگر مگر سے اٹے پڑے ہیں مگر مسلسل چار میچز گنوانے کے بعد اس جیت نے پاکستان کو کچھ بھرم بحال کرنے کا موقع فراہم کیا اور امیدوں کو یکسر بجھنے سے بچا لیا۔", "بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن تو خود ہی دو روز پہلے واضح کر چکے تھے کہ حالیہ ورلڈ کپ ان کی تاریخ کی بدترین مہم جوئی ثابت ہوئی ہے اور اگرچہ سیمی فائنل کی دوڑ لاحاصل ہو چکی تھی مگر چیمپیئنز ٹرافی تک رسائی ابھی بھی کچھ نہ کچھ مقصدیت کا جواز تھی۔", "خور شناسی بڑی نعمت ہے۔ شکیب الحسن بالآخر سمجھ ہی گئے کہ جس فارم کے ساتھ وہ بیٹنگ کرتے آ رہے تھے، بیٹنگ آرڈر میں تنزلی محمود اللہ کی نہیں، بلکہ ان کی اپنی ہونا چاہیے تھی۔ اور محمود اللہ کو بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے کا نتیجہ بھی واضح رہا کہ انھوں نے بیچ کے اوورز میں بنگلہ دیشی اننگز کو سنبھالا دیے رکھا۔ ", "محمود اللہ اور لٹن داس کی ساجھے داری وہ لمحہ تھا کہ جہاں ناصرف بنگلہ دیش کا یہ ڈراؤنا سپنا ختم ہو سکتا تھا بلکہ چیمپیئنز ٹرافی کی کوالیفکیشن کے امکانات بھی روشن ہو سکتے تھے۔ لیکن لٹن داس حسبِ ماضی اچھے آغاز کو بہتر انجام میں بدلنے سے قاصر رہ گئے۔ ", "محمود اللہ کی البتہ بدقسمتی رہی کہ ایک مستحکم اننگز جوڑنے کے بعد وہ اس بولر کے دوسرے سپیل کے سامنے آ گئے جس نے پہلے سپیل میں بھی بنگلہ دیشی اننگز کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیے تھے۔ ", "جس لینتھ سے شاہین نے اس گیند میں معمولی سی جنبش پیدا کی، وہاں محموداللہ کی جگہ وراٹ کوہلی بھی ہوتے تو شاید یہی انجام مقدر ہوتا۔ ", "شاہین آفریدی کا یہ بہترین دن تھا۔ پہلی ہی گیند سے انھوں نے نہ صرف وکٹ کی چال بھانپ لی بلکہ اپنی لینتھ میں بھی وہ ڈسپلن پیدا کیا کہ حریف ٹاپ آرڈر جائے رفتن نہ پائے ماندن کی تصویر بن کر رہ گیا۔ اور شاہین کا بہترین واپس آتے ہی پاکستانی فیلڈنگ میں بھی کھویا ہوا اعتماد لوٹ آیا۔", "اپنے پہلے سپیل ہی کی طرح ان کا دوسرا سپیل بھی درستی اور مہارت سے بھرپور تھا۔ اور جب گیند نے ہلکی سی ریورس سوئنگ کا بھی اشارہ دیا تو ان کے ہمراہ محمد وسیم نے شاندار سپیل پھینکتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹنگ کا قصہ مختصر کر دیا۔", "اس ورلڈ کپ میں تاحال پاکستان کی بیشتر کسمپرسی پہلے پاور پلے سے وابستہ رہی ہے۔ اگر بولنگ پہلے پاور پلے میں وکٹیں حاصل کرنے سے معذور نظر آ رہی تھی تو بیٹنگ بھی پہلے پاور پلے میں فیلڈنگ کی قیود کا صحیح فائدہ اٹھانے سے چُوک رہی تھی۔ ", "اور پھر میڈیا کے محاذ پر جاری مارا ماری نے پاکستان کی آن فیلڈ کاوشوں سے بڑھ کر آف فیلڈ چہ میگوئیوں کا بازار گرما رکھا تھا۔ اس ہاہاکار کا ایک نتیجہ تو یہ نکلا کہ انضمام الحق 'مفادات کے ٹکراؤ' کے پے در پے الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ", "اور پھر ٹیم سلیکشن میں بھی پاکستان نے حیران کن طور پر امام الحق کو ڈراپ کرنے کا صحت مندانہ فیصلہ کر ڈالا، جس کی بدولت فخر زمان الیون میں واپس آئے اور انہی کی جارحیت نے ابتدا میں ہی بنگلہ دیشی بولنگ کے اوسان خطا کر دیے۔ ", "فخر زمان ایک ایسے کھلاڑی ہیں کہ اگر اپنی روانی میں آ جائیں تو کسی بھی حریف کا قصہ تمام کر دیتے ہیں۔ گو ابتدا میں وہ قدرے محتاط رہتے ہیں مگر جونہی پچ کی چال سے ہم آہنگ ہو جائیں، اس کے بعد انھیں روکنا بہت محال رہتا ہے۔ ", "یہاں شاہین نے پاور پلے میں جو دام بنگلہ دیشی بیٹنگ کے لیے بچھایا، اسی کی فراہم کردہ تقویت سے فخر نے بنگلہ دیشی بولنگ پر یوں حملہ کیا کہ شکیب الحسن بوکھلا کر رہ گئے۔ بحیثیتِ مجموعی تینوں شعبوں میں پاکستانی ٹیم حریف کیمپ پر یکسر حاوی نظر آئی اور اسی بدولت یہ سبقت بھی پاکستان کا مقدر ٹھہری۔ ", "یہ جیت اگرچہ بہت دیر سے آئی اور شاید ورلڈ کپ کے سیاق و سباق میں اس قدر سودمند بھی ثابت نہ ہو پائے مگر جس دباؤ کا شکار بابر اعظم پچھلے دو ہفتوں میں رہے ہیں، ان کے لیے بہرحال یہ ایک تازہ سانس سی فرحت بخش ہو گی۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3g3w5n5e3no", "summary": "مشہور پنجابی ریپر شبنیت سنگھ نے لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران ان کی ہوڈی کو لے کر تنازع پیدا ہونے کے بعد لوگوں سے نفرت اور منفی باتیں پھیلانا بند کرنے کی اپیل کی ہے۔", "id": "c3g3w5n5e3no", "article": ["انڈیا کے مشہور پنجابی ریپر شوبھنیت سنگھ نے لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران ان کی ہوڈی کو لے کر تنازع پیدا ہونے کے بعد لوگوں سے نفرت اور منفی باتیں پھیلانا بند کرنے کی اپیل کی ہے۔", "کچھ انڈین سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ہوڈی میں سکھ علیحدگی پسند تحریک کی حمایت کرنے والی تصاویر تھیں۔", "کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گلوکار نے کہا کہ ایک مداح نے یہ ہوڈی ان پر پھینکی اور انھوں نے اسے دکھانے سے پہلے یہ نہیں دیکھا کہ اس پر کیا ہے۔", "سکھ علیحدگی پسندی کا مسئلہ انڈیا میں ایک حسّاس موضوع ہے۔ ریپر، جنھیں مداحوں میں شوبھ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس سے پہلے بھی اس معاملے پر تنازعات میں رہے ہیں۔", " ستمبر میں ان کا دورہِ انڈیا اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع پیدا ہوا تھا جس میں انھوں نے انڈیا کا غلط نقشہ شیئر کیا تھا۔", "ان پر خالصتان یا ایک علیحدہ سکھ وطن کے مطالبے کی حمایت کرنے کا الزام تھا، جس کی وجہ سے 1980 کی دہائی میں انڈیا میں پرتشدد بغاوت ہوئی تھی۔ ", "اس وقت انھوں نے اپنے ناقدین سے کہا تھا کہ وہ ہر پنجابی کو علیحدگی پسند یا ملک مخالف قرار دینے سے گریز کریں۔ ", "یہ تنازع انڈیا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے فوراً بعد سامنے آیا جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک کینیڈا میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں انڈین حکومت کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم انڈیا نے اس الزام کی سختی سے تردید کی تھی۔ ", "کینیڈا میں انڈیا کی پنجاب ریاست سے باہر سکھوں کی سب سے بڑی آبادی ہے اور شوبھ جیسے مشہور پنجابی تارکین وطن موسیقاروں کا گھر ہے۔", "حالیہ تنازع لندن میں شوبھ کے ویک اینڈ کنسرٹ کے بعد شروع ہوا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فرش سے سیاہ ہوڈی اٹھا رہے ہیں اور اسے سامعین کے سامنے لہراتے ہیں۔", "شوبھنیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب یہ ہوڈی شائقین میں سے کسی نے پھینکی جسے انھوں نے دیکھے بغیر لہرا دیا", "ناقدین کا کہنا ہے کہ ہوڈی میں پنجاب کا نقشہ دکھایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کی تصویر بھی دکھائی گئی۔", "اندرا گاندھی کو سنہ 1984 میں ان کے سکھ محافظوں نے قتل کر دیا تھا، جس کے چند ماہ بعد انڈین فوج نے امرتسر میں سکھ مذہب کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بول دیا تھا تاکہ وہاں موجود علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کو باہر نکالا جا سکے۔", "فی الحال آن لائن موجود دھندلی ویڈیوز سے ہوڈی پر تصویر کو واضح طور پر سمجھنا مشکل ہے۔", "منگل کو ریپر نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ’لندن میں میرے پہلے شو میں سامعین نے مجھ پر بہت سارے کپڑے، زیورات اور فون پھینکے تھے۔ میں وہاں پرفارم کرنے کے لیے گیا تھا، یہ دیکھنے کے لیے نہیں کہ مجھ پر کیا پھینکا گیا اور اس پر کیا ہے۔‘", "انھوں نے لکھا کہ ’چاہے میں کچھ بھی کروں، کچھ لوگ اسے میرے خلاف استعمال کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ڈھونڈیں گے۔‘", "بالی وڈ ادا کارہ کنگنگا رناوت بھی شوبھنیت پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔ انھوں نے ایکس پر لکھا ’ایک بوڑھی عورت کے بزدلانہ قتل کا جشن منا رہے ہیں جنھیں اس نے اپنا نجات دہندہ مقرر کیا تھا۔ جب آپ پر بھروسہ کیا جاتا ہے کہ آپ کی حفاظت کی جائے لیکن آپ اعتماد اور ایمان کا فائدہ اٹھائیں اور ان ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو ہلاک کریں جن کا مقصد حفاظت کرنا تھا تو یہ بہادری نہیں بلکہ بزدلی کا شرمناک عمل ہے۔‘", "انھوں نے مزید لکھا کہ ’ایک بزرگ خاتون پر اس طرح کے بزدلانہ حملے پر شرم آنی چاہیے، جو نہتی اور بے خبر تھیں، ایک ایسی خاتون جو جمہوریت کی منتخب رہنما تھیں۔‘", "سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شوبھنیت سنگھ نے جو ہوڈی لہرائی اس پر یہ نقش بنے تھے اور اندرا گاندھی کے قتل کی تاریخ بھی درج ہے ", "شوبھ کا اصل نام شوبھنیت سنگھ ہے۔ اس کے والدین پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں۔ شوبھ کے بڑے بھائی کو پنجابی سنیما کی دنیا میں ایک اداکار، اینکر اور گلوکار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔", "شوبھ کا خاندان روپڑ ضلع کے ننگل قصبے میں رہتا تھا لیکن بعد میں چندی گڑھ منتقل ہو گیا۔ اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا چلے گئے جہاں سے انھوں نے موسیقی کا سفر بھی شروع کیا۔", "ایک ذاتی یوٹیوب چینل پر شوبھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے بڑے بھائی نے کہا کہ شوبھ سدھو (موسے والا) کو سنتا رہا ہے، اس نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہو گا، ایک نئی نسل اور ایک نیا جذبہ ہے۔‘", "شوبھ کا پہلا گانا 17 ستمبر 2021 کو ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا۔ ’وی رولنگ‘ کے عنوان سے اس گانے کا صرف آڈیو جاری کیا گیا۔ اب تک اس گانے کو 20 کروڑ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ یہ گانا خود شوبھ نے لکھا، گایا اور کمپوز کیا۔", "اس کے علاوہ انھوں نے 2022 میں ’نو لو‘ نام کا گانا بھی ریلیز کیا۔", "شوبھ کا سفر ایک گانے سے شروع ہوا اور انھوں نے کئی گانوں کے ذریعے اپنی پہچان چھوڑی۔ پہلے گانے کی ریلیز کے تقریباً دو سال بعد 12 مئی 2023 کو شوبھ نے اپنی مکمل البم ’سٹیل رولنگ‘ کا اعلان کیا جو 19 مئی 2023 کو اپنے یوٹیوب پر ریلیز ہوا۔ اس البم میں چھ گانے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3gz8x1dp4vo", "summary": "ہنگری کے دارالحکومت بداپیشت میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے اس ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔", "id": "c3gz8x1dp4vo", "article": ["ارشد ندیم چوٹ کی وجہ سے تقریبا ایک سال سے کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے تھے اور صحت یابی کے بعد یہ ان کا پہلا عالمی مقابلہ تھا۔", "پاکستان کے ارشد ندیم نے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ ", "یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔", "اتوار کی شب ہونے والے فائنل میں ارشد نے اپنی بہترین تھرو 87.82 میٹر دور پھینکی اور یہ رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو بھی تھی۔", "اس مقابلے میں طلائی تمغہ انڈیا کے نیرج چوپڑا نے حاصل کیا جن کی 88.17 میٹر کی پہلی تھرو ہی انھیں پہلی پوزیشن دلوانے کے لیے کافی ثابت ہوئی", "اس سے پہلے جمعے کو ہونے والے جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کی بدولت نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی تھی بلکہ سنہ 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا تھا۔", "ارشد ندیم چوٹ کی وجہ سے تقریبا ایک سال سے کسی قومی یا بین الاقوامی ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے تھے اور صحت یابی کے بعد یہ ان کا پہلا عالمی مقابلہ تھا۔", "ارشد اس ایونٹ سے قبل پاکستان کے لیے سنہ 2018 میں ایشین گیمز میں کانسی جبکہ 2022 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت چُکے ہیں۔ ", "نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم مقابلے کے بعد ایک ساتھ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔", "ان کے والد راج مستری ہیں لیکن اُنھوں نے اپنے بیٹے کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی۔ ارشد ندیم کے کریئر میں دو کوچز رشید احمد ساقی اور فیاض حسین بخاری کا اہم کردار رہا ہے۔", "رشید احمد ساقی ڈسٹرکٹ خانیوال ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ہونے کے علاوہ خود ایتھلیٹ رہے ہیں۔ وہ اپنے علاقے میں باصلاحیت ایتھلیٹس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہے ہیں۔", "کچھ عرصہ قبل رشید احمد ساقی نے بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ارشد ندیم جب چھٹی ساتویں جماعت کے طالبعلم تھے، اُنھیں وہ اس وقت سے جانتے ہیں۔ ’اس بچے کو شروع سے ہی کھیلوں کا شوق تھا۔ اس زمانے میں ان کی توجہ کرکٹ پر زیادہ ہوا کرتی تھی اور وہ کرکٹر بننے کے لیے بہت سنجیدہ بھی تھے لیکن ساتھ ہی وہ ایتھلیٹکس میں بھی دلچسپی سے حصہ لیا کرتے تھے۔ وہ اپنے سکول کے بہترین ایتھلیٹ تھے۔‘", "رشید احمد ساقی کہتے ہیں 'میرے ارشد ندیم کی فیملی سے بھی اچھے مراسم ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دن ان کے والد میرے پاس آئے اور کہا کہ ارشد ندیم اب آپ کے حوالے ہے، یہ آپ کا بیٹا ہے۔ میں نے ان کی ٹریننگ کی ذمہ داری سنبھالی اور پنجاب کے مختلف ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھیجتا رہا۔ ارشد نے پنجاب یوتھ فیسٹیول اور دیگر صوبائی مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔'", "وہ کہتے ہیں ʹیوں تو ارشد ندیم شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اور دوسرے ایونٹس میں بھی حصہ لیتے تھے لیکن میں نے ان کے دراز قد کو دیکھ کر اُنھیں جیولن تھرو کے لیے تیار کیا۔'", "رشید احمد ساقی بتاتے ہیں ʹمیں نے ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے پاکستان ایئر فورس بھیجا لیکن ایک ہفتے بعد ہی واپس بلا لیا۔ اس دوران پاکستان آرمی نے بھی ارشد ندیم میں دلچسپی لی بلکہ ایک دن آرمی کی گاڑی آئی اور اس میں موجود ایک کرنل صاحب میرا پوچھ رہے تھے۔", "'میں گھبرا گیا کہ کیا ماجرا ہے؟ لیکن جب اُنھوں نے ارشد ندیم کی بات کی تو میری جان میں جان آئی۔ کرنل صاحب بولے ارشد ندیم کو آرمی میں دے دیں، لیکن میں نے انکار کر دیا۔ کرنل صاحب نے وجہ پوچھی تو میں نے بتایا کہ آپ لوگ اس کی ٹریننگ ملٹری انداز میں کریں گے۔ بہرحال اس کے بعد میں نے ارشد ندیم کو واپڈا کے ٹرائلز میں بھیجا جہاں وہ سلیکٹ ہو گئے۔‘", "ارشد ندیم شادی شدہ ہیں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔", "رشید احمد ساقی نے بتایا تھا کہ ’میں ارشد ندیم کو مذاقاً کہتا تھا کہ اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا ہو جائے تو پھر شادی کرنا، لیکن آپ کو پتہ ہی ہے کہ گاؤں میں شادیاں کم عمری اور جلدی ہو جایا کرتی ہیں۔‘", "ارشد ندیم کا سفر میاں چنوں کے گھاس والے میدان سے شروع ہوا جو اُنھیں انٹرنیشنل مقابلوں میں لے گیا۔", "ارشد ندیم کے کوچ فیاض حسین بخاری ہیں جن کا تعلق پاکستان واپڈا سے ہے۔ وہ خود بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔", "فیاض حسین بخاری نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد ندیم ایک سمجھدار ایتھلیٹ ہیں جو بہت جلدی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو کام ایک عام ایتھلیٹ چھ ماہ میں کرتا ہے ارشد وہ کام ایک ماہ میں کر لیتے ہیں۔‘", "اُن کے مطابق دو سال قبل ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز سے قبل اُن دونوں نے یہ عہد کر لیا تھا کہ اولمپکس میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے نہیں جانا بلکہ کارکردگی کے ذریعے کوالیفائی کریں گے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-48033946", "summary": "سندھ کے قوم پرست رہنما جی ایم سید سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سندھ کا اثاثہ مگر ایک تنگ دل شخصیت جبکہ سابق صدر اور فوجی آمر جنرل ضیاالحق کو اپنا محسن سمجھتے تھے۔", "id": "d49ab682-2505-8e4e-9f8e-8c353f90210a", "article": ["سندھ کے قوم پرست رہنما جی ایم سید کا شمار پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے ہی سندھ اسمبلی میں قیام پاکستان کی قرارداد پیش کی تھی جس نے آگے چل کے اس مطالبے کو قانونی اور آئینی جواز فراہم کیا تھا۔", "جی ایم سید آج ٹھیک 118 برس قبل یعنی 17 جنوری 1904 کو پیدا ہوئے تھے۔ جب وہ حیات تھے تو صوبہ سندھ کے محکمۂ سندھیالوجی نے ان کی ذاتی زندگی اور تجربات کے بارے میں ان کا ایک انٹرویو کیا تھا۔", "اسی انٹرویو میں جی ایم سید نے جنرل ضیاالحق اور ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیات کا موازنہ بھی کیا۔", "وہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تنگ دل جبکہ سابق صدر اور فوجی آمر جنرل ضیاالحق کو اپنا محسن سمجھتے تھے۔ انھوں نے جنرل ضیاالحق کا شمار گذشتہ 250 برس میں گزرنے والے پنجاب کے اہم رہنماؤں میں کیا تھا۔", "ان کے بھٹو کے والد شاہنواز بھٹو کے ساتھ بھی مراسم تھے۔ جی ایم سید کہتے ہیں کہ بھٹو انھیں چچا بلاتے تھے اور ان کے گھر آتے جاتے۔ حکومت سازی میں انھوں نے ولی خان کی حمایت حاصل کر کے ان کی مدد بھی کی تھی۔ ", "تاہم جی ایم سید کو شکوہ تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے انھیں علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔", "’بھٹو کو میں نے کہا کہ بیمار ہوں اجازت دو بیرون ملک جا کر علاج کراؤں۔ کہا کہ فلاں فلاں چیزیں تیار کرو۔ خون کے ٹیسٹ کرائے، کپڑے بنوائے، 20، 25 ہزار روپے خرچہ کیا۔ میں نے کہا کہ اب اجازت دو لیکن اس نے جواب نہیں دیا۔ بعد میں کہا کہ تم کون ہوتے ہو اس طرح براہ راست لکھنے والے۔ یہ کم ظرفی تھی۔‘", "جی ایم سید کا کہنا تھا کہ جنرل ضیاالحق ان کے مخالف تھے لیکن اس کے باوجود جب انھوں نے ٹیلی گرام بھیجا کہ انھیں پشتون رہنما خان غفار خان کی عیادت کی اجازت دی جائے تو 20 دن کے بعد اجازت مل گئی۔", "’کن اسباب کی وجہ سے اجازت دی اس کا خدا کو معلوم۔ وہ ایک پنجابی تھا اور اپنا (بھٹو) توقعات کے خلاف ثابت ہوا۔‘ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "جی ایم سید کا کہنا تھا کہ پنجاب قیادت کے معاملے میں پسماندہ رہا ہے۔ ’دو، ڈھائی سو سالوں میں اس نے چار سمجھدار لوگ پیدا کیے ایک رنجیت سنگھ جس نے پورے پنجاب اور فرنٹیئر تک حکومت کی، وہ سکھ پنجابی تھا۔ دوسرا سر فضل حسین وہ وائسرائے کونسل کا رکن تھا۔ اس نے پنجابیوں کو فوج اور سیاست میں شمولیت دی اور سمجھدار پالیسی اختیار کی اور بعد میں یونینسٹ پارٹی بنائی۔‘ ", "’تیسرا اس کا جانشین سر سکندر حیات جس کو برطانوی حکومت نے بلوا کر مصر میں تقریر کرائی تھی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ پنجاب کا بے تاج باشادہ ہے۔ موجودہ وقت لشکر، سول سروس سب پر اس کا (ضیاالحق) کا کنٹرول ہے، یہ عقلمندی ہے۔‘", "ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے جی ایم سید انھیں سندھ کا اثاثہ مانتے تھے۔ بقول ان کے ’محمد علی جناح نے 23 برسوں میں جو رتبہ حاصل کیا وہ اس نے سات سالوں میں حاصل کر لیا۔ وہ بڑے دماغ والا شخص تھا لیکن سیاسی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے اسے مفاد پرست کر دیا۔ وہ کسی کو درست پہچان نہیں سکا ورنہ ہمارا بڑا اثاثہ تھا۔‘ ", "ان کے مطابق ’ممتاز بھٹو کے سامنے بھٹو کو کہا تھا کہ تم سندھ کے لیے کام کرو ورنہ تم سے برا کام کرا کے مار دیا جائے گا۔ میں نے یہ ان دنوں میں شائع بھی کرایا تھا۔ مجھے کہا کہ نہیں میں استاد ہوں، خود ہی بچ جاؤں گا۔ وہی ہوا، سندھ کے خلاف کام لے کر بعد میں ماردیا۔‘", "جی ایم سید نے 1973 کے آئین کے بعد جئے سندھ تحریک کی بنیاد رکھی تھا۔ جن دنوں ان سے یہ انٹرویو لیا گیا ان دنوں بحالی جمہوریت کی تحریک جاری تھی۔ ", "وہ 1973 کے آئین کو سندھ کے خلاف سمجھتے تھے جبکہ ایم آر ڈی اس کی بحالی کی بات کر رہی تھی۔ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایم آر ڈی پنجاب کی جماعت ہے جس کا سربراہ نوابزادہ نصراللہ خان ہے اور اس میں ٹکا خان بھی شامل ہے۔‘", "’جنرل ضیاالحق جب ہسپتال میں عیادت کے لیے آئے تھے تو مجھ سے پوچھا کہ آپ ہر حکومت کے خلاف رہے ہو۔ یہ جو پیپلز پارٹی اور ایم آر ڈی ہے ان کی آپ نے کیوں نہیں مدد کی؟ میں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ آپ کو نکال کر دوسرے کو لانا چاہ رہے ہیں۔ مار کھائے بندر اور کمائی کھائے مداری۔ اگر ہم اس لڑائی میں شامل ہوتے تو پہلے ہماری پٹائی ہوتی اور فائدہ پیپلز پارٹی اٹھاتی۔‘ ", "قیام پاکستان سے قبل 1943 میں سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ خان بہادر الھ بخش سومرو کے قتل پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں مسلم لیگی رہنما ایوب کھوڑو کا ہاتھ نہیں تھا۔", "’ان دنوں مذہب کے نام پر زہر پھیلا ہوا تھا۔ جانو جلبانی نامی ایک شخص تھا جو پیر آف بھرچونڈی کا مرید تھا۔ اس کو خیال آیا کہ میں غازی بنوں اور ملک کے جو غدار ہیں انھیں ماروں۔‘", "’پیر پگاڑہ پیر صبغت اللہ کا خیال تھا جو ان مخالف ہیں ان کے ناموں کی بلیک لسٹ جاری کر دیں، ان میں میرے ساتھ، پیر علی محمد شاہ راشدی، ایوب کھوڑو اور الھ بخش سومرو شامل تھے۔ الھ بخش سومرو کے دور حکومت میں پیر پگارہ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایوب کھوڑو قسم اٹھانے کے لیے تیار تھا کہ شخصی طور پر اس کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔‘ ", "سندھ میں قیام پاکستان سے قبل صرف سکھر میں مسلم ہندو فسادات ہوئے تھے۔ جی ایم سید نے مسجد منزل گاہ کے تنازع پر ہندو مسلم فسادات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو مسلم کشمکش کا نتیجہ تھا۔", "ان کے بقول ’تصادم کے بعد ہندوؤں کی طاقت ٹوٹ گئی۔ یہ ایک وجہ ہوسکتی ہے لیکن پاکستان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں کیونکہ پاکستان کا قیام تو بین الاقوامی صورتحال، انگریزوں کی پالیسیوں، علامہ اقبال کے فلسفے اور پنجاب کی وجہ سے عمل میں آیا۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cl5k2w8e7y1o", "summary": "پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے گذشتہ چند برسوں کے دوران ملک میں سولر پینل کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق سولر انرجی کو زیادہ تر وہ افراد اپنا رہے ہیں جو استطاعات رکھتے ہیں اور بنیادی مسئلہ نیٹ میٹرنگ ہے۔ ", "id": "cl5k2w8e7y1o", "article": ["پاکستان میں حالیہ برسوں میں بجلی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بجلی کے بیس ٹیرف میں مختلف سلیبز میں نوے سے سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔", "بجلی کے بیس ٹیرف میں اضافے کے ساتھ ہر مہینے فیول ایڈ جسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بھی صارفین پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس کی وجہ پاکستان میں ابھی بھی مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار ہے اور اس کے ساتھ بجلی بنانے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے مہنگے معاہدے ہیں۔", "ان معاہدوں کے تحت ملک میں بجلی کی کھپت نہ ہونے کے باوجود حکومت کو ان کمپنیوں کو اس اضافی بجلی کی پیداوار کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے جو حکومت نے استعمال ہی نہیں کی اور اسے کیپسٹی پیمنٹ کہا جاتا ہے۔ اس ادائیگی کا بوجھ بھی بلوں میں صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔", "بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے گذشتہ چند برسوں کے دوران ملک میں سولر پینل کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔", "حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں گھریلو صارفین سے لے کر زراعت کے شعبے میں ٹیوب ویل اور صنعتیں شامل ہیں جو سولر پینل کے ذریعے بجلی پیدا کر رہی ہیں۔", "مگر ان افراد کو پریشانی اس وقت لاحق ہوئی جب گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں کہا گیا کہ حکومت سولر پینل کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے افراد پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے۔", "ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے ایسے گھریلو اور کمرشل صارفین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو سولر پینل کے ذریعے اپنی بجلی خود پید ا کر رہے ہیں اور یہ ٹیکس دو ہزار روپے فی کلو واٹ ہوگا۔ ان خبروں میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاور ڈویژن کی جانب سے یہ سمری تیار کر کے حکومت کو بھیجی گئی ہے۔", "تاہم ایسی خبروں کی حکومت کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔", "پاور ڈویژن نے اپنے جاری اعلامیے میں کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ہے۔", "اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ’یہ بات درست ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام شمسی توانائی میں غیر صحت مندانہ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے کیونکہ صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں ایک روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے دو برسوں میں ان ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین کے بلوں میں کم از کم تین روپے 35 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔", "اعلامیے کے مطابق 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ 2017 کے بعد اب ایک ایسا مرحلہ آیا ہے کہ اس سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔", "پاور ڈویژن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ 2017 کی پالیسی میں وقت کے ساتھ ساتھ نرخ اور قواعد و ضوابط میں ترامیم اور اضافے کی ضرورت تھی جوکہ بدقسمتی سے روبہ عمل نہ ہوسکی۔", "پاورڈویژن نے کہا ہے کہ وہ اس پورے نظام کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہا ہے جن سے غریب آبادی کو مزید بوجھ سے بچایا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کا تحفظ کیا جائے۔", "پاکستان میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کی جاتی ہے جن میں حکومتی تحویل میں چلنے والے واپڈا کے ڈیموں سے پانی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے علاوہ زیادہ بجلی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی ) سے پیدا کی جاتی ہے جو نجی شعبے میں کام کرتے ہیں۔", "حکومت کے ان کمپنیوں سے معاہدوں کے مطابق یہ کمپنیاں جو بجلی پیدا کرتی ہیں اس کے استعمال ہونے پر تو ادائیگی کی جاتی ہے لیکن اگر یہ بجلی استعمال نہ بھی ہو تو بھی حکومت ان کمپنیوں کو ادائیگی کرنے کی پابند ہے جسے کیپسٹی چارجز کہتے ہیں۔", "توانائی شعبے کے ماہر راؤ عامر نے بی بی سی اردو کو اس سلسلے میں بتایا ان بجلی کمپنیوں سے حکومت کے معاہدوں کی مثال کچھ ایسے ہے کہ حکومت نے بجلی کے کارخانے کرایے پر لیے ہیں جنھیں استعمال کرنے یا نہ کرنے، دونوں صورت میں حکومت کو کرایہ ادا کرنا ہے۔", "پاکستان میں کیپسٹی چارجز کا بجلی کی قیمت میں ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ ملک میں بجلی کے شعبے کے نگران ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی موجودہ مالی سال کے لیے جو انرجی پرچیز پرائس طے کی گئی ہے اس کے مطابق حکومت 20.60 روپے فی کلو واٹ بجلی خریدے گی جس میں صرف کیپسٹی چارجز 14.09 روپے فی کلو واٹ ہے۔", "نیپرا کی دستاویز کے مطابق حکومت کو اس سال بجلی کی خریداری پر تقریباً 2900 ارب روپے خرچ کرنے ہیں جس میں 1950 روپے اسے کیپسٹی چارجز کی صورت میں ادا کرنے ہیں۔", "راؤ عامر نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی صورت میں بڑی رقم ادا کی جا رہی ہے اور یہ رقم اور زیادہ ہوتی اگر تحریک انصاف کی حکومت میں نوے کی دہائی کے پاور پلانٹس کے کیپسٹی چارجز کو ڈالر کی قیمت 160 روپے پر فکس نہ کی جاتی۔", "انھوں نے کہا اس وقت ڈالر کی قیمت 280 روپے اور اگر یہ پلانٹس بھی اس پر کیپسٹی چارجز لیتے تو یہ رقم مزید بڑھ جانی تھی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پلانٹس سی پیک اور 2017 کے بعد لگے اور ان کی کیپسٹی پیمنٹ اگلے 20-25 سال تک حکومت کو ادا کرنی پڑے گی۔", "پاکستان میں سولر انرجی کا رجحان بڑھا تو اس کے بعد حکومتی اداروں کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں سولر انرجی کے استعمال سے عام صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو رہی ہے۔ ", "پاکستان میں مالی سال 2023 میں سولر انرجی کا مجموعی بجلی کی پیداوار میں حصہ 0.8 فیصد رہا جب کہ پن بجلی 28.6 فیصد، نیوکلیئر 18.6 فیصد، آر ایل این جی 17.1 فیصد، کوئلہ 16 فیصد، گیس 11 فیصد اور فرنس آئل کا حصہ چار فیصد رہا۔", "توانائی کے ماہرین کے مطابق سولر انرجی کو زیادہ تر وہ افراد اپنا رہے ہیں جو استطاعات رکھتے ہیں اور بنیادی مسئلہ نیٹ میٹرنگ ہے جس میں حکومت کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی بنانے والے صارفین سے بجلی خریدنا پڑتی ہے۔", "راؤ عامر کہتے ہیں کہ ایک اور مسئلہ جو حکومت کو سولر پینلز استعمال کرنے والے ایسے صارفین سے درپیش ہے وہ یہ ہے کہ عموماً یہ اچھے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر اور لائن لاسز بھی کم ہوتے ہیں اور ماہانہ پانچ سے سات سو یونٹس استعمال کرنے والے ان صارفین سے بجلی کی بلوں کی ریکوری بھی آسان تھی۔", "وہ کہتے ہیں کہ اب نیشنل گرڈ پر جو صارفین بچتے ہیں ان کی بجلی کی کھپت بھی کم ہے اور وہاں سے بجلی کے بلوں کی مد میں ریکوری بھی کم ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے وہ کہتے ہی ہیں کہ یہ ایسے ہی ہے کہ ایک وین کی دس سواریوں میں سے تین نے اپنی گاڑی خرید لی اور اب وین کا کرایہ باقی سات لوگوں کو برداشت کرنا ہے۔", "وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو کیپسٹی چارجز تو دینے ہیں لیکن جب امیر طبقہ لاکھوں روپے کا سولر پینل لگا کر بجلی خود پیدا کر لے گا اور اسے نیٹ میٹرنگ سے حکومت کو بھی بیچے گا تو لازمی طور پر حکومت پر بوجھ پڑے گا کیونکہ بجلی استعمال ہو یا نہ ہو اسے بجلی کمپنیوں کو پیسے تو پورے دینے ہیں۔", "پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران سولر انرجی کے استعمال کے بڑھتے رجحان کو دیکھا گیا ہے۔ ", "اس بارے میں توانائی کے شعبے کے ماہر ریونیوبل فرسٹ میں پروگرام منیجر مصطفیٰ امجد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ پاکستان میں سولر انرجی ایک نئی پیش رفت ہے جس میں اس وقت زیادہ اضافہ دیکھا گیا جب ملک میں بجلی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔ ", "انھوں نے کہا ٹیکس کی جو بات کی گئی ہے وہ دراصل میں نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس ہے یعنی جب سولر پینل سے بجلی بنا کر اسے حکومت کو بیچا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا نیٹ میٹرنگ والے سولر پینل امیر افراد ہی لگا سکتے ہیں کیونکہ اس کی لاگت بہت زیادہ ہے۔", "ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کتنے افراد سولر پینل استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں فی الحال کوئی سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61453748", "summary": "عجیب بات یہ ہے کہ یہ دستک سننے والے بجائے اس پر کان دھرنے کے حلق پھاڑ پھاڑ کر اپنا ہی راگ الاپے جا رہے ہیں۔ عوامی مقبولیت حاصل کرنے کے جھنجھنے بجانے والوں کو آنے والا وقت بخوبی نظر آرہا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔", "id": "59241e4d-2e52-448e-8860-f0e5a94bf879", "article": ["کچھ برس قبل جب میں سری لنکا گئی تو کولمبو کی سڑکوں پر خشک پتوں کی جگہ، گل چین اور بوگن ویلیا کے پھول اڑ رہے تھے۔ سانولے چمکتے چہروں والے سنہالی بودھ، مسلمان اور ہندو کسی خاص تفریق کے بغیر خوش باش پھر رہے تھے۔", "اسلم مارکیٹ میں دھڑادھڑ ساڑھیاں فروخت ہو رہی تھیں، جواہرات کی دکانوں پر سونے کے دانت والے خوش مزاج جوہری، مون سٹون اور نیلم آنک رہے تھے۔ نورایلیا کے جنگلوں میں سیتا اور راون کی کہانیاں سناتے سوامی پان چباتے، گھوم رہے تھے اور حضرت آدم کے نام سے منسوب چوٹی کے راستے میں سرمئی ہاتھی کھڑے جھول رہے تھے۔", "دار چینی کی خوشبو میں بسا یہ حسین جزیرہ یوں لگتا تھا خدا کے کارخانے سے ابھی ابھی بن کر نکلا ہے۔ ہر شے خوبصورت تھی اور ہوا میں ایک نشہ آور سا سکون تھا۔ ", "یہ وہ دن تھے جب تامل بغاوت دبا دی گئی تھی اور ملک آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر چل رہا تھا۔ قوموں کی زندگی میں ایسے وقت بہت نازک ہوتے ہیں۔ سنہ 2019 کے ایسٹر پر ہونے والے حملوں کے بعد جیسے سری لنکا ایک ڈھلوان پر پھسلنا شروع ہوا اور پھر کہیں نہ رک سکا۔ ", "پاکشے خاندان، جس کے آدھے درجن کے قریب افراد حکومت میں موجود تھے، سوائے بڑھکیں مارنے، مقبول سیاسی فیصلے کرنے اور عوام میں نسلی مذہبی تقسیم کو ہوا دے کر اپنے اقتدار کو طول دینے کے کچھ نہ کر پایا۔ ", "کورونا کے بعد کی دنیا کی معاشی حرکیات کورونا سے پہلے کی دنیا سے مختلف ہیں۔ یہ بات سمجھنے کے لیے جو دماغ چاہیے تھے بدقسمتی سے وہ راجا پاکشے خاندان میں نہ تھے اور نہ ہی وہ کسی اور کو موقع دینے کو تیار تھے۔ ", "تامل باغیوں کو آہنی ہاتھ سے کچلنے کے بعد یہ ہی ہاتھ انھوں نے عوام پر رکھا۔ مسلمان، ہندو اور تامل اقلیتیں زیادہ خوش نہ تھیں، رہی سہی کسر روس اور یوکرین کی جنگ نے پوری کر دی۔ یوں سری لنکا بد ترین معاشی بحران کا شکار ہوا۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "آخری اطلاعات کے مطابق پاکشے خاندان کا ایک فرد ابھی تک اقتدار سے چمٹا بیٹھا ہے۔ جو ہوا ،برا ہوا، سری لنکا کے لوگوں کے حالات جان کر سوائے دکھ کے پاکستان جیسا اپنے حال میں گرفتار ملک کر بھی کیا سکتا ہے؟", "حالات ہمارے بھی کچھ اچھے نہیں۔ تیل کی قیمت تو ہمارے لیے بھی بڑھے گی اور پھر ہر ایک شے کی قیمت بڑھے گی۔ ", "آمنہ مفتی کے دیگر کالم پڑھیے", "زراعت کے حالات ہمارے ہاں بھی دگر گوں ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث، بہار کا موسم ہی غائب ہو گیا، جس کی وجہ سے پھلوں کی پیداوار متاثر ہوئی اور شنید ہے کہ آٹے کا بحران بھی سر پر کھڑا ہے۔ ", "بجلی مہنگی ہے اور مزید مہنگی ہو گی اور معلوم نہیں کہ کب پھر سے لوڈ شیڈنگ شروع ہو جائے۔ پانی کی قلت ہے، دریا سوکھ رہے ہیں، گلیشیر پگھل رہے ہیں اور درجہ حرارت انسانی برداشت سے اوپر جا رہا ہے۔ ", "ملک کے سیاسی حالات کے باعث، ڈالر کا ریٹ بھی مستحکم نہیں۔ بدحالی دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ ", "عجیب بات یہ ہے کہ یہ دستک سننے والے بجائے اس پر کان دھرنے کے حلق پھاڑ پھاڑ کر اپنا ہی راگ الاپے جا رہے ہیں۔ عوامی مقبولیت حاصل کرنے کے جھنجھنے بجانے والوں کو آنے والا وقت بخوبی نظر آرہا ہے۔ ", "نئی حکومت کے پاس نہ تو جادو کا چراغ ہے اور نہ ہی یہ وہ دنیا ہے جس میں ہم آج سے تین برس قبل تک رہ رہے تھے۔ جنگ، قدرتی آفات اور وبائیں، یہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے آگے انسانی عقل اور سمجھ بوجھ ہیچ ہے۔ ", "آج ہمارا خطہ ان تینوں کی زد میں ہے۔ یوکرین اور روس کی جنگ ایک نیا افغانستان ثابت ہو گی لیکن اس افغانستان سے ہمیں ڈالر نہیں ملنے والے۔ یہ صرف انسانی المیے کو جنم دے گی۔ افغان جنگ کے انسانی المیے سے ہمیں کچھ خاص دکھ اس لیے نہ پہنچا کہ ہماری جیب گرم تھی۔ ", "ماحولیاتی تبدیلی کہتے کہتے سر پر آ پہنچی ہے۔ شاخوں پر بور جلنے کا تماشا میں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہوں، شمالی علاقوں میں گلیشیرز کے پھٹنے کی خبریں بھی سن چکے ہیں اور گرمی کی لہر میں روز بھنتے بھی ہیں۔ ", "کورونا کی پھیلائی معاشی بدحالی رخصت ہوئی ہے نہ ہی کورونا کہیں گیا۔ روز کسی نئے ویرئنٹ کی خبر مل جاتی ہے۔ ایسے میں ملک میں پھیلی سیاسی ابتری کیا رنگ لائے گی، اس کی پیشگوئی بھی کرنے کو کس کا جی چاہتا ہے۔", "یہ تو سب کو نظر آ رہا ہے کہ حالات اچھے نہیں مگر کس رخ جائیں گے یہ ابھی کسی کو بھی علم نہیں۔ ", "یوں تو لنکا، گھر کا بھیدی ہی ڈھاتا ہے مگر ہماری لنکا کون ڈھائے گا؟ یہ جاننے والے بھی صرف آنے والے وقت کے منتظر ہیں۔ دیکھیے اس وقت کے دامن میں ہمارے لیے کیا ہوتا ہے۔۔۔ پھول، کانٹے یا فقط، دھول ہی دھول۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c72qj3j7jdzo", "summary": "برطانوی شہری ریٹا رابرٹس قتل ہونے والی ان 22 خواتین میں سے ایک ہیں جن کی شناخت کے لیے یورپ کی پولیس نے اس سال کے آغاز میں باقاعدہ ایک مہم شروع کی تھی۔ شناخت کی اس مہم کو’آپریشن آئیڈینٹیفائی می‘ کا نام دیا گیا۔ وہ 1992 میں اپنے گھر سے بیلجیئم کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔", "id": "c72qj3j7jdzo", "article": ["’ہماری بہت ہی محبت کرنے والی، پیاری اور خوش مزاج بہن کو بے دردی سے ہم سے چھین لیا گیا حالانکہ ان خبروں پر کارروائی کرنا انتہائی مشکل تھا تاہم ریٹا کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کو دنیا کے سامنے لانے پر ہم بے انتہا مشکور ہیں۔‘", "یہ ساری باتیں انٹرپول کی جانب سے شیئر کیے گئے ریٹا رابرٹس کے خاندان کے افراد کے بیان میں کہی گئی تھیں۔ ریٹا رابرٹس قتل ہونے والی ان 22 خواتین میں سے ایک ہیں جن کی شناخت کے لیے یورپ کی پولیس نے اس سال کے آغاز میں باقاعدہ ایک مہم شروع کی تھی۔ شناخت کی اس مہم کو’آپریشن آئیڈینٹیفائی می‘ کا نام دیا گیا۔ ", "تفتیش کے دوران ان نا قابل شناخت لاشوں کی عمر 15 سے 30 سال کے درمیان پائی گئی۔ ", "برطانوی خاتون ریٹا رابرٹس نے 1992 میں کارڈف میں واقع اپنے گھر سے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ تک کا سفر کیا تھا۔ جس کے چار ماہ بعد ان کی نا قابل شناخت تشدد ذدہ لاش ملی تھی۔ ", "یہ مہم پہلی بار اس وقت سامنے آئی جب انٹرپول کی بلیک نوٹسز (سنگین جرائم کے لیے درکار معلومات) کی فہرست سامنے آئی ۔ ان نوٹسز میں نا قابل شناخت لاشوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تھیں۔", "واضح رہے کہ اس طرح کے نوٹسز عام طور پر پوری دنیا میں انٹرپول کے پولیس فورسز کے نیٹ ورک میں گردش کرتے ہیں۔", "انٹرپول کی ویب سائٹ پر دستیاب اس بلیک نوٹسز کی فہرست میں ان خواتین کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں جن میں لاشوں کی ممکنہ شناخت کرنے والی اشیا کی تصاویر سے لے کر بعض کیسز کی تفصیلات بھی ہیں جن میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان لاشوں کے چہرے کو قابل شناخت بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔ ", "انٹر پول کی ویب سائٹ پرکیسز کے بارے میں مکمل معلومات بھی شامل کی گئیں۔", "ریٹا رابرٹس نے فروری 1992 میں کارڈف میں واقع اپنے گھر سے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ تک کا سفر کیا تھا۔ ان کی لاش چار ماہ بعد دریا کے پانی کی رکاوٹ کے لیے لگائے گئے جنگلے کے پاس پڑی ہوئی ملی۔", "پولیس کے مطابق ریٹا کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ", "ریٹا کے خاندان کے مطابق ’وہ ایک خوبصورت انسان تھیں جنھیں سفر کرنا بے انتہا پسند تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے خاندان سے بے انتہا پیار کرتی تھیں۔‘", "’ریٹا کسی بھی محفل میں جان ڈالنے کی صلاحیت سے مالا مال تھیں۔ وہ جہاں بھی جاتیں لوگ ان کے گرویدہ ہو جاتے۔ ہمیں امید ہے کہ اب وہ جہاں کہیں بھی ہیں، ہمیشہ سکون میں رہیں گی۔‘", "انٹرپول پولیس سروسز کے سربراہ سٹیفن کاوناگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ خاندان کے ایک فرد نے ان کے ٹیٹو سے ان کی شناخت کی جو سبز پتوں کے ساتھ ایک سیاہ پھول اور اس کے نیچے ان کے نام کا مخفف ’R'Nick‘ پر مشتمل تھا۔ ", "انھوں نے کہا، ’ریٹا کے خاندان کے ایک رکن نے بی بی سی کے ذریعے آئیڈینٹی فائی می کی اپیل دیکھی اورانھیں یک دم احساس ہوا کہ ان کے خاندان کے ایک لا پتہ ہو جانے والے فرد کو درحقیقت نقصان نہ پہنچ گیا ہو۔‘", "ٹیٹو کو پہچاننے کے بعد خاندان نے بیلجیم میں موجود تفتیش کاروں سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر ان کی شناخت کی۔انٹرپول پولیس سروسز کے سربراہ سٹیفن کاوناگھ نے اس سارے قصے کو خوفناک تضاد کا مجموعہ قرار دیا۔", "’ایک جانب ہمیں فخر ہے کہ ہم رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب رہے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس غریب خاتون ریٹا کی شناخت کرنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن دوسری طرف ہم اس خاندان کے لیے اس تباہ کن خبر کا وسیلہ بنے جس میں ان کے پیارے کو بے رحمانہ انداز میں قتل کر کے ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا گیا۔‘", "بیلجیئم کے حکام اب عوام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ریٹا رابرٹس یا ان کی موت کے آس پاس کے حالات کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔", "پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں مئی میں آپریشن آئیڈینٹیفائی می شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 1,250 ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں نیدرلینڈ، بیلجیم اور جرمنی میں ملنے والی ان 22 خواتین کی لاشوں سے متعلق کچھ نہ کچھ معلومات شیئر کی گئی تھیں۔ ", "ان معلومات میں متاثرین کے ممکنہ نام اور خواتین کے لباس اور زیورات کے بارے میں کچھ نشانیاں بھی شامل ہیں۔", "انٹرپول حکام کے مطابق پولیس اب بھی دیگر 21 دیگر لاشوں کی شناخت پر کام کر رہی ہے اور انھیں امید ہے کہ ریٹا رابرٹس کی شناخت صرف شروعات ہے۔", "یہ مہم ڈچ پولیس کی طرف سے شروع کی گئی تھی جو ایک ایسی خاتون کی شناخت کے لیے کوشاں تھے جس کی لاش 1999 میں ایمسٹرڈیم کے مضافات میں ایک دریا میں تیرتی ملی تھی۔", "اسی طرح کے دیگر کیسز میں 2002 میں جرمنی کے ایک سیلنگ کلب میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے قالین میں لپیٹ کر تاروں سے بندھا گیا تھا۔", "’ان تمام خواتین کی انفرادی طور پر ایک پہچان تھی، ہر خاتون کا ایک خاندان تھا، دوست احباب تھے۔ ان کے زندگی کے لیے اپنے ارادے اور عزائم تھے اور وہ سب وحشیانہ طور پر مار دی گئیں۔‘", "’ہمیں قانون نافذ کرنے والے عالمی اداروں کے طور پر اب ایک موقع ملا ہے کہ ہم ان کی شناخت کرنے کی کوشش کریں اور اسے انجام پر پہنچائیں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c98pdl9e1gwo", "summary": " ابتدائی طور پر ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا تاہم اسی روز ہندوؤں کے تہوار نوراتری کا پہلا روز ہونے کی وجہ سے اب یہ میچ ایک دن قبل یعنی 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔", "id": "c98pdl9e1gwo", "article": ["انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچوں میں شمار کیے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔", "ابتدائی طور پر یہ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا تاہم اسی روز ہندوؤں کے تہوار نوراتری کا پہلا روز ہونے کی وجہ سے اب یہ میچ ایک دن قبل یعنی 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔", "انڈیا کے مقامی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس کو خدشہ تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے میچ کے ساتھ نوراتری کے پہلے روز سکیورٹی انتظامات مشکل ہو سکتے ہیں اور اسی سلسلے میں آئی سی سی نے ان خدشات کے حوالے سے پاکستانی بورڈ کو لکھا تھا جن کی رضامندی سے یہ تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔", "آئی سی سی نے نو اگست کو کل نو میچوں کے دن یا وقت میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔", "پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دن میں تبدیلی کی وجہ سے اب دہلی میں انگلینڈ اور افغانستان کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستان کا ہی ایک اور میچ جو 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف تھا اب 10 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔", "آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔ ", "توقع کی جا رہی ہے کہ یہ عالمی کپ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہو گا۔ عالمی کپ کا افتتاحی اور فائنل میچ بھی احمد آباد کے اسی سٹیڈیم میں کھیلے جائے گے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ شائقین کی گنجائش موجود ہے۔ ", "ماہرین کے مطابق انڈیا، پاکستان کے درمیان ہونے والے بڑے میچ کو دیکھنے کی مانگ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ اور فائنل سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔", "14 اکتوبر کو ممبئی اور دلی سے احمد آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ 15 ہزار سے 22 ہزار روپے کے درمیان تک جا پہنچا ہے، جوعام طور پر تین سے چار ہزار روپے ہوتا ہے۔", "یہی صورتحال جے پور، کوچین اور بنگلور سے احمد آباد جانے والی پروازوں کی ہے۔ 14 اور 15 اکتوبر کی پروازوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ", "انڈیا میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب", "ٹریول ایجنسی ’ایز مائی ٹرپ‘ کے سربراہ نشانت پٹی نے انڈین میڈیا کو ایک بیان دیا ہے کہ ’جن شہروں میں عالمی کپ کے میچ ہونے والے ہیں، ان کے بارے میں ٹکٹ کی تفصیلات جاننے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔‘ ", "’دلی احمد آباد کی ایک طرف کی پرواز کا اوسط کرایہ تقریباً 5 ہزار روپے ہوتا ہے۔ اس سال اکتوبر میں انڈیگو کی پروازوں کا کرایہ 12 ہزار اور ویستارا کا 22 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ ’یہ تیزی 100 فیصد سے زیادہ ہے۔ جیسے جیسے میچز قریب آئیں گے مانگ اور سپلائی کی مناسبت میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔‘", "ایک اور ٹریول کمپنی کے سربراہ اے کشن موہن کہتے ہیں ستمبر کے اختتام تک دلی سے احمد آباد کی پروازوں کے کرائے میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کی ایک بہت بڑی وجہ انڈیا پاکستان کا میچ ہے۔ ", "اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیے بیان میں ٹریول ایجنٹ ویریندر شاہ نے کہا کہ ’ابھی تک پانچ اکتوبر کو عالمی کپ کے افتتاحی میچ اور 19 نومبر کے فائنل کے لیے وہ مانگ نہیں جو انڈیا اور پاکستان کے میچ کے لیے نظر آ رہی ہے۔‘", "انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سے احمد آباد میں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں بھی اکتوبر کے مہینے میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔", "احمد آباد سے موصول ہونے والی بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بعض ہوٹلوں کے ایک رات کے کرائے میں پانچ گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ", "نشانت کے مطابق ’جب سے میچ کی تاریخوں اور مقام کا باضابطہ طور پر اعلان ہوا ہے تب سے ہوٹلوں کے ایک رات کے کرائے میں پانچ گنا تک اضافہ ہو چکا ہے۔ بعض لگژری ہوٹل ایک رات کے لیے 50 ہزار روپے تک چارج کر رہے ہیں۔‘ ", "خبروں میں بتایا گیا ہے کہ احمد آباد کے میریٹ، ہلٹن اور تاج سکائی لائن لگژری ہوٹل کے سبھی کمرے 15 تاریخ کے لیے بُک ہو چکے ہیں۔ اور اس تاریخ کے لیے کوئی کمرہ دستیاب نہیں ہے۔ 15 اکتوبر کو کئی ہوٹلوں کے کمروں کا کرایہ 90 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔", "خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے گجرات کے سوراشٹرا چیمبر آف کامرس کے صدر نلن زاویری کے حوالے سے لکھا ہے ’اس میچ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بیرونی ممالک سے آئیں گے۔‘", "’احمد آباد میں ہوٹلوں میں زیادہ سے زیادہ 132000 لوگوں کی گنجائش ہے۔ اس کا مطلب رسد اور طلب میں کافی فرق ہو گا۔‘ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "میچ کے اگلے ہی دن ہندوؤں کا ایک بڑا تہوار ’نوراتری‘ بھی ہے جس کے سبب پروازوں کی مانگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔", "سپورٹس تجزیہ کار جسوندر سدھو کا کہنا ہے کہ کوئی بھی گیم وہ جنون نہیں پیدا کرتی جو انڈیا، پاکستان کرکٹ میچ کرتا ہے۔ ’اس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ چاہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں کرکٹ کھیلیں لیکن دونوں ممالک ایک دوسرے سے بات تک نہیں کر رہے ہیں۔ یہ ایک بڑی عجیب صورتحال ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے جیتنا چاہتی ہیں لیکن کھیلنے سے ہچکجاتی بھی ہیں۔‘ ", "ان کا کہنا ہے کہ ’دونوں صرف بڑے میچز میں کھیل رہی ہیں۔ یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ انڈیا پاکستان میں کیوں نہیں کھیل سکتا یا پاکستان کی ٹیم انڈیا کیوں نہیں آ سکتی۔ میرے خیال میں انڈیا کی سیاست ایسی ہے کہ انھیں ایسا لگتا ہے کہ اگر ہم پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو یہ ہمارے لیے ناموافق ہو گا۔‘", "جسوندر سدھو کی رائے میں ’انڈیا اور پاکستان کا میچ بہت انٹرٹیننگ ہوتا ہے۔ پوری دنیا اس کا لطف لیتی ہے۔ اس کا امپیکٹ بہت بڑا ہے۔ جب آپ سب کرنے کے لیے تیار ہیں تو باہمی سیریز کھیلنے میں کیا دقت ہے؟‘ ", "فی الحال فلائٹ اور ہوٹل کے کمروں کے ساتھ میچ کے ٹکٹ حاصل کرنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ لیکن کرکٹ کے شائقین تمام تر مشکلات سے گزرنے کے لیے تیار ہیں۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cj7p2xpzv5po", "summary": "رخشندہ خٹک نے پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل کے طور پر شوبز میں شہرت حاصل کی۔ پاکستانی صحافی رولنڈ بورجیس کا کہنا ہے کہ جب وہ کہیں داخل ہوتیں تو مرد کَن اَنکھیوں سے انھیں دیکھتے اور خواتین ان کے لباس اور انداز کا جائزہ لے رہی ہوتیں۔ وہ ساڑھی باندھتیں تو خواتین میں ویسا ہی ٹرینڈ چل پڑتا۔", "id": "cj7p2xpzv5po", "article": ["رخشندہ خٹک اپنے شوہر حسین جویری کے ساتھ", "’ہاتھ کھڑا کریں اگر بی بی سی نے کسی سے اس کی ماں کے بارے میں کچھ جاننے کے لیے رابطہ کیا ہو۔۔۔‘ 52 سالہ کینیڈین اداکار اور ہدایتکار چنگیز جویری اپنی اس پوسٹ کے ساتھ یہ لکھتے ہوئے مجھے وہ بچے لگے جسے اپنی والدہ کی یادوں پر فخر ہے، جنھیں دوسروں کے ساتھ بانٹنے میں اسے ویسی ہی آسودگی ملتی ہے جیسی ان کی زندگی میں ان کی آغوش میں ملتی ہو گی۔", "چنگیز جویری کی والدہ رخشندہ خٹک نے 1960 کی دہائی کے اواخر سے لگ بھگ 20 سال تک پاکستان میں ہر بڑے برانڈ کی مصنوعات کی تشہیر کی۔", "کہیں پینٹ ان کے ذریعے بِک رہا ہے، کہیں کوئی مشروب۔ کہیں ان کے چمکتے دانت کسی ٹوتھ پیسٹ کی فروخت کا باعث ہیں تو کہیں ان کی تابناک مسکراہٹ کسی پنج تارا ہوٹل کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ", "اخبار، میگزین، ٹیلی وژن، ہر جگہ لیکن کامیابی کا یہ سفر تھا البتہ مشکل۔", "خٹک والد اور برمی والدہ سے ملی خوبصورت اور بلند قامت لیے رخشندہ نے جب کام شروع کیا تب پاکستان میں ایک ’ٹاپ ماڈل‘ کے ایک شوٹ کا معاوضہ تقریباً 1000 روپے تھا (اس وقت اسے کافی زیادہ سمجھا جاتا تھا) جب کہ انھیں صرف 300 روپے ملتے۔ (تب ایک امریکی ڈالرپونے پانچ روپے کا تھا)", "کراچی میں وکٹوریا روڈ (اب عبداللہ ہارون روڈ) پر کاروبارکرتے پاکستانی جیولر حسین جویری، جن سے رخشندہ کی شادی ہونے والی تھی ایک روز ان کے سیٹ پر چلے گئے۔ ", "چنگیز جویری کے مطابق انھوں نے رخشندہ کی محنت دیکھی اور اس کے مقابلے میں کم معاوضہ تو انھوں نے ڈائریکٹر سے اسے بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ ", "’کتنا ؟‘ ڈائریکٹر نے پوچھا۔", "حسین جویری نے جواب دیا کہ ’دس گنا۔۔‘", "وہ تب تک اشتہاروں کی ضرورت بن چکی تھیں، سو ایسا ہی ہوا۔ رخشندہ خٹک نے پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل کے طور پر شوبز میں شہرت حاصل کی۔ ", "پاکستانی صحافی رولنڈ بورجیس کا کہنا ہے کہ جب وہ کہیں داخل ہوتیں تو مرد کَن اَنکھیوں سے انھیں دیکھتے اور خواتین ان کے لباس اور انداز کا جائزہ لے رہی ہوتیں۔ وہ ساڑھی باندھتیں تو خواتین میں ویسا ہی ٹرینڈ چل پڑتا۔", "رخشندہ خٹک نے پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل کے طور پر شہرت حاصل کی", "مگر رخشندہ صرف چہرہ نہیں تھیں۔ انھوں نے سنہ 1965 میں سینٹ میری، راولپنڈی سے سینیئر کیمبرج پاس کیا۔ انھیں زبانیں سیکھنے کا شوق تھا۔ وہ فارسی، پشتو، اردو، انگریزی، پنجابی اور جرمن جانتی تھیں۔", "چنگیز کے مطابق انھیں پڑھنے کا بہت شوق تھا، خاص طور پر اگاتھا کرسٹی کو۔ کئی بار رات رات بھر جاگ کر ان کا ناول یا کوئی کتاب ختم کرتیں۔", "بورجیس نے سنہ 1969 میں رخشندہ کے ایک انٹرویو میں لکھا کہ ’اگرچہ رخشی (جیسا کہ انھیں ان کے کچھ دوست جانتے ہیں) نے ڈیزائننگ یا گھریلو سجاوٹ کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی لیکن وہ اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرتی ہیں اور کچھ کی خود سلائی کرتی ہیں۔ گھر کو پیشہ ورانہ طور سے سجایا ہے۔ اور چاہے برمی ہو یا پاکستانی بہت ہی لذیذ پکوان بناتی ہیں۔‘", "’ایوننگ سٹار‘ کے لیے جی ڈی غوری کے سنہ 1970 میں ایک انٹرویو میں ’ایک ٹام بوائے کی طرح بڑی ہونے والی‘ رخشندہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی ماں سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔ انھوں نے مجھے گھر پر قرآن پڑھایا۔‘", "’تیراکی کا شوق ہے۔ میں پینٹ بھی کرتی ہوں۔ کبھی کبھی میں گھنٹوں اس میں مصروف رہتی ہوں۔ مجھے رقص کا بھی شوق ہے۔ خود کو متحرک اور چست رکھنے کے لیے یہ ایک اچھی ورزش ہے۔‘", "رخشندہ کو زبانیں سیکھنے کا شوق تھا اور وہ فارسی، پشتو، اردو، انگریزی ، پنجابی اور جرمن جانتی تھیں", "1970 ہی میں رخشندہ اور حسین کی شادی ہوئی۔ انگریزی جریدے ہیرالڈ نے تب لکھا تھا کہ رخشندہ کے لیے گھریلو زندگی ایسے ہی تھی، جیسے بطخ کے لیے پانی۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ یہ بالکل سست ہے، ہر روز کچھ نہ کچھ دلچسپ ہوتا ہے۔‘", "’میں اور حسین جب بھی ممکن ہو شکار کے لیے جاتے ہیں۔ ہمارے پاس 60 لو برڈز، کافی تعداد میں گولڈ فش ہیں اور ظاہر ہے، مرغیاں بھی پالی ہوئی ہیں۔‘", "’مرغیاں پالنے کا شوق حسین کو ہے جو کسان بننا چاہتے تھے مگر والد کے اصرار پر خاندانی کاروبار کی جانب آ گئے۔‘ مگر چنگیز کا کہنا ہے کہ وہ کاشت کاری بھی کرتے جس کے لیے انھوں نے ملازم رکھے ہوئے تھے۔", "چنگیز جویری بچپن میں اپنی والدہ رخشندہ خٹک کے ساتھ", "چنگیز کے مطابق پاکستان کے صفِ اوّل کے فوٹو گرافر (مصطفیٰ فارابی) ٹپو جویری کے والد حسن جویری ان کے تایا تھے اور کینیڈا میں مقیم یوسف جویری ان کے چچا ہیں۔ ", "کراچی میں پیدا ہونے والے چنگیز نے مجھے بتایا کہ ’والد میری والدہ کے لیے انتہائی عمدہ زیورات بناتے تھے۔پاکستان میں وہ ہمیشہ یا تو پارٹیوں کے مہمان ہوتے یا میزبان۔ اکثر مہمان معززین کی بیویاں اس زیور پر تبصرہ کرتیں جو ماں نے پہن رکھا ہوتا تو والد اسے وہیں انھیں بیچ دیتے۔ ماں کو یہ اچھا نہ لگتا مگر والد کہتے کہ فکر نہ کرو، میں تمھیں اس سے بھی اچھا بنا دوں گا اور ایسا ہی ہوتا۔‘", "چنگیز نے مزید بتایا کہ ’ہفتے میں کم از کم تین بار تو وہ باہر جاتے لیکن والد اور میرے لیے کھانا پکا کر ماں اپنی محبت کا اظہار کرتیں۔‘", "’چائنیز اور بغیر مسالوں کے کھانے والد کے لیے بناتیں۔ کینیڈا میں ان کے مسالے دار کھانوں کی کئی ترکیبیں اب بھی یہاں کیلگری میں کئی ریستورانوں پر استعمال ہو رہی ہیں۔‘", "بورجیس کے مطابق وہ کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرنے والی پہلی اور جیو جِتسو میں بلیک بیلٹ لینے والی دوسری پاکستانی خاتون تھیں۔", "انھوں نے سنہ 1971 میں ’آپریشن کراچی، جین بانڈ 008‘ کے نام سے ایکشن سے بھرپور ایک فیچر فلم میں اپنے سٹنٹ خود کیے۔", "طارق عزیز خان اپنی کتاب ’فیکا‘ میں لکھتے ہیں کہ یہ بلیک اینڈ وائٹ فلم پاکستان اور ایران کی مشترکہ پیشکش تھی۔", "’اس فلم میں جیمز بانڈ کی جگہ جین بانڈ کا کردار متعارف کروایا گیا جس کا کوڈ نام 008 تھا۔ یہ کردار اس زمانے کی مشہور پاکستانی سپر ماڈل رخشندہ خٹک نے ادا کیا تھا۔ فلم کے ہیرو اور بدایت کار رضا فاضلی ایران سے تھے۔‘", "رخشندہ خٹک کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرنے والی پہلی اور جیو جِتسو میں بلیک بیلٹ لینے والی دوسری پاکستانی خاتون تھیں", "’فلم کے دیگر فنکاروں میں ترانہ، ساقی، کمال ایرانی، شرافت پاشا، شاہین ظہور انصاری اور نگو نمایاں تھے۔ فلم کی کہانی ایک برطانوی لیڈی ایجنٹ (رخشنده) کے گرد گھومتی ہے جو ایک قتل کی تفتیش کے لیے کراچی آتی ہے۔ یہاں اس کی ملاقات ایک ٹیکسی ڈرائیور (رضا فاضلی) سے ہوتی ہے۔ فلم میں ساقی ایک انڈر ورلڈ گینگ لیڈر ہیں جو جین بونڈ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ پوری فلم میں جین بونڈ اور ساقی کا گینگ ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔‘", "فلم میں صہبا اختر کا لکھا ہوا یہ گیت احمد رشدی کی آواز میں بڑا مقبول ہوا تھا ’اک اڑن کھٹولا آئے گا، اک لال پری کو لائے گا، کیا نام بتاؤں اس کا، کہ ایا یویو۔۔۔‘ ", "یہ اس دور کی پہلی پاکستانی فلم تھی جسے ایران میں فارسی اور بیرونی دنیا میں انگریزی میں ڈب کر کے دکھایا گیا۔", "سنہ 2012 سے لاس اینجلس اور کینیڈا میں پیشہ ور اداکار کے طور پر کام کرتے چنگیز کا کہنا تھا کہ ’جین بانڈ فلم کے وقت ماں کی عمر بہت کم تھی۔اور شاید انھوں نے اسے اسی طرح لیا جیسے ایک ماڈل لیتی کہ آپ کو اس بات کا بہت خیال ہو کہ آپ کیسی نظر آتی ہیں۔‘", "چنگیز نے خود بھی پاکستان میں رہتے ہوئے پانچ سال کی عمر ہی میں ایکٹنگ اور ماڈلنگ شروع کر دی تھی۔ ", "تب کمپنیاں کیلنڈر چھاپتی تھیں۔ وہ ایک کمپنی کے 1978 کے کیلنڈر کا چہرہ بنے۔ ظاہر ہے اس کی تیاری اس سے پچھلے سال ہوئی ہو گی جب پاکستان میں جنرل ضیا الحق نے فوجی انقلاب کے بعد حکومت سنبھالی۔ ", "کینیڈا منتقلی کے وقت رخشندہ خٹک کل وقتی ماڈلنگ سے کنارہ کش ہو گئی تھیں لیکن جب وہ پاکستان جاتیں تو کوئی نہ کوئی کام ان کا منتظر ہوتا", "چنگیز نے بتایا کہ ’ہم نے 1978 میں جون کے آخر میں پاکستان چھوڑ دیا۔ اس لیے کہ ضیا اقتدار میں آ چکے تھے۔ (ان کے ہاتھوں معزول ہوئے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو) میرے والد کے بہت اچھے دوست تھے۔ 1980 میں کینیڈا آنے سے پہلے ہم کچھ عرصہ لندن میں رہے۔‘", "'کینیڈا میں آباد ہونا مشکل تھا، خاص طور پر ماں کے لیے۔ انھیں پاکستان اور خاص طور پر کراچی کی روشنیوں اور رونق بھری نائٹ لائف بہت یاد آتی۔ والد تو کسی بھی ماحول میں خود کو ڈھال لیتے۔ جب میں بچپن میں تھا تو دونوں والدین نے بہت کام کیا۔ انھیں فیئر مونٹ بی سی میں اپنے کیبن میں وقت گزارنا بھی اچھا لگتا۔‘", "’والد نے جلد ہی فیصلہ کرلیا کہ وہ کینیڈا میں زیورات نہیں بیچ سکتے، اس لیے ہم نے پراپرٹی مینجمینٹ کمپنی شروع کی۔ ان ابتدائی برسوں میں ماں کپڑوں کا بوتیک چلاتے فیشن سے اپنی محبت کو اچھے استعمال میں لا رہی تھیں۔‘", "’بعد کے برسوں میں والدہ نے سدرن البرٹا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی اور کھانا پکانے اور بیکنگ میں اعزاز پایا۔ انھیں طالب علم ہونا اچھا لگتا اور انھوں نے سیکھنا کبھی نہیں چھوڑا۔‘", "1983 میں جویری خاندان کینیڈین شہری بن گیا۔", "1970 میں رخشندہ اور حسین جویری کی شادی ہوئی", "چنگیز کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنا ویڈیو سٹور کھولا، جو 20 سال سے زیادہ عرصہ چلا۔ یہی سٹور ایک شام ایک شخص لوٹنے آ گیا۔‘", "’میں اور میرے والد کہیں گئے ہوئے تھے۔ میری ماں سٹور پر اکیلی تھیں۔ جب وہ آدمی کاؤنٹر کے پاس آیا تو میری ماں کے پاس اتنا وقت تھا کہ وہ یہ سوچیں کہ اسے پیسے دینا ہیں یا اسے مار بھگانا ہے۔ انھوں نے مار بھگانے کا انتخاب کیا۔‘", "’ایک ہاتھ سے اس کی کلائی قابو کرتے ہوئے، دوسرے ہاتھ اور لاتوں سے اس کی پٹائی کرنے لگیں۔ تھوڑی ہی دیر میں چاقو اس کے ہاتھ سے گر گیا اور اس نے دکان سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ ماں گلی میں اس کا پیچھا کرتی رہیں اور وہاں اکٹھے ہونے والے لوگوں کے سامنے اسے مارتی رہیں۔‘", "’والد اور مجھے ان پر بہت فخر تھا۔ خوشی تھی کہ انھیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور اس شخص نے سٹور سے باہر پٹائی کے الزامات نہیں لگائے۔ (قانون کے مطابق سٹور سے باہر اسے مارا پیٹا نہیں جا سکتا تھا)۔", "کینیڈا منتقلی کے وقت رخشندہ خٹک کل وقتی ماڈلنگ سے کنارہ کش ہو گئی تھیں لیکن اکثر شاید 30 برسوں میں 20 بار، جب وہ پاکستان جاتیں تو کوئی نہ کوئی کام ان کا منتظر ہوتا۔ وہ جب بھی جاتیں تو لامحالہ اخبارات میں ان پر مضمون چھپتے۔", "رخشندہ خٹک کی فلم کا ایک سین", "شاعر اور صحافی کلیم عمر نے سنہ 1986 میں اپنے مضمون ’دی کراٹے گرل از بیک‘ میں لکھا کہ ’محترمہ خٹک حقیقت میں آئی ہیں لیکن گذشتہ ہفتے کراچی واپسی کے بعد سے محترمہ خٹک نے کم و بیش لو پروفائل رکھا ہوا ہے، جو ان کے لیے بالکل آسان نہیں۔ ہم یہ کہہ کر بہت خوش ہیں کہ ویلکم ہوم، رخشندہ۔‘", "رخشندہ خٹک کی وفات ان کی 62ویں سالگرہ کے دس روز بعد 17 دسمبر 2011 کو کیلگری میں ہوا۔", "بورجیس نے لکھا کہ ’ان کے اس دنیا سے جانے پر مجھ جیسے پرستار اس میراث کا جشن مناتے ہیں جو انھوں نے چھوڑی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ رخشندہ خٹک پاکستان کی پہلی سپر ماڈل تھیں۔‘", "چنگیز نے شہر کے ارد گرد کچھ میورل ڈیزائن کیے اور بنائے ہیں، سب سے بڑا چائنا ٹاؤن کی 100ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر بنایا گیا جو 67 فٹ لمبا میورل ہے۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’حال ہی میں نہ صرف میری ماں بلکہ اس دور کی دوسری خواتین کا کام بھی لوگوں کے لیے مشعلِ راہ بنا ہے۔ ان لوگوں کے کاموں پر روشنی ڈالنا آج کے کسی بھی نوجوان کو راہ دکھائے تو ماں کو اچھا لگے گا۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ابھی سدرن البرٹا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کے ذریعے ان کے نام سے ایک برسری شروع کی ہے۔ اس سے اگلی نسل کو اپنا راستہ خود بنانے میں مدد ملے گی۔‘", "چنگیز نے بات سمیٹتے ہوئے کہا کہ ’جب ان کا انتقال ہوا تو مجھے ان کے ہاتھوں کی طرف دیکھنا یاد ہے، جن میں کئی برسوں تک مارشل آرٹس کرنے اور کھانا پکانے کی وجہ سے درد ہوتا تھا۔ میں نے ان ہاتھوں کو دیکھا اور سوچا کہ ان ہاتھوں نے میری حفاظت کرنے اور مجھے محبت دینے کی پوری کوشش کی۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c03d3zvlg73o", "summary": "افغانستان کی ٹیم انڈیا میں جاری رواں ورلڈ کپ میں پے در پے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور اس ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔", "id": "c03d3zvlg73o", "article": ["افغانستان کی ٹیم انڈیا میں جاری رواں ورلڈ کپ میں پے در پے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور اس ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔", "افغان ٹیم نے پہلے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا اور پھر اس نے پاکستان کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی لیکن گذشتہ شب پونے میں جب اس نے سری لنکا کی ٹیم کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دی تو مبصرین نے کہا کہ افغان ٹیم کی جیت کو اب ’اپ سیٹ‘ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ ایک مستقل قوت کے طور پر کرکٹ کے افق پر ابھری ہے۔", "بہر حال یہاں سوال یہ ہے کہ انڈیا میں کرکٹ شائقین اپنے ملک کی ٹیم کے بعد اگر کسی ٹیم کی حمایت کر رہے ہیں تو وہ افغانستان ہے۔ بات صرف شائقین تک محدود نہیں ہے بلکہ عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ جیسے معروف کھلاڑی اور کمنٹیٹر بھی افغان ٹیم کی جیت کی خوشی میں رقص کر رہے ہیں۔", "سوشل میڈیا پر افغانستان کے باشندے اور افغان ٹیم کے اراکین انڈینز کی حمایت کی تعریف اور ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔", "ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو انڈیا میں اس قدر کیوں پسند کیا جا رہا ہے؟ یہاں تک کہ انڈیا کو اس کو دوسرا گھر بھی کہا جا رہا ہے۔", "ہم نے یہ سوال کینیڈا میں مقیم سپورٹس جرنسلٹ معین الدین حمید سے کیا جنھوں نے پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان سلیم ملک پر ایک کتاب تصنیف کی ہے اور کرکٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں۔", "معین الدین حمید نے بی بی سی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تاریخی اور سیاسی وجوہات ہیں۔ اگرچہ افغانستان انڈیا کا براہ راست پڑوسی نہیں ہے لیکن پھر بھی دونوں کا تاریخی تعلق رہا ہے اور پاکستان کے مقابلے افغانستان میں انڈیا کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اور یہی صورت حال اب انڈیا میں بھی ہے۔", "انھوں نے کہا کہ ’اگرچہ پاکستان نے افغانستان کی ہر موقع پر مدد کی ہے اور اس کے لاکھوں پناہ گزینوں کو اپنے یہاں پناہ دی ہے یہاں تک کہ ان کی ٹیم کو تیار کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے لیکن پاکستان کے عوام میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اگر بات انڈیا اور پاکستان کی ہو تو افغانستان کے لوگ روایتی طور پر انڈیا کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔‘", "انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر سپورٹس کی بات کی جائے تو پاکستان کے کھلاڑیوں نے تو انھیں بیٹ پکڑنا سکھایا ہے۔ کبیر خان، راشد لطیف، انضمام الحق، عمر گل وغیرہ نے ان کی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وہ وہاں جا کر ان کی کوچنگ کیا کرتے تھے۔‘ ", "اگرچہ راشد لطیف اور انضمام کو پشتو زبان نہیں آتی لیکن باقی کھلاڑی جو خیبرپختونخوا سے آتے ہیں وہ انھیں ان کی زبان میں تربیت دے رہے تھے۔ جبکہ راشد خان جیسے کچھ افغان کھلاڑی اگرچہ افغانستان میں پیدا ہوئے ہیں لیکن جب وہ بے وطن ہو کر پاکستان آئے تو انھوں نے پاکستان میں ہی کرکٹ سیکھی اور سکول اور کالج کی تعلیم حاصل کی۔", "بہر حال ان کا یہ کہنا تھا کہ عقیدے کی یکسانیت کے باوجود پاکستان کے بجائے ان کا انڈیا کی طرف جھکاؤ ناقابل فہم ہے۔", "دوسری جانب افغانستان پر امریکہ کے قبضے کے بعد افغانستان میں انڈیا نے ترقیاتی پروگراموں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اور سنہ 2021 کے وسط میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے افغان ٹیم کو انڈیا نے پناہ دے رکھی ہے اور بہت سے مبصرین کے خیال میں انڈیا افغانستان کی ٹیم کا ’دوسرا گھر‘ ہے۔", "کرکٹ صحافی آدیش کمار نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے افغانستان ٹیم کو کھڑا کیا لیکن جب ان کی جانب سے حمایت ختم ہو گئی تو انڈیا نے ہاتھ بڑھایا اور افغان کھلاڑیوں کی تربیت کی۔ بی سی سی آئی نے دہلی کے پاس نوئیڈا میں اور دہرہ دون میں انھیں تربیت فراہم کی۔‘", "انھوں نے مزید کہا کہ ’دونوں ممالک کے پرانے رشتے بھی اس معاملے میں اہم ہیں۔ اب جبکہ پاکستان کے خلاف انڈیا کے میچز صرف آئی سی سی ٹورنامنٹ تک محدود ہو گئے ہیں تو افغانستان کی ٹیم انڈیا میں اہمیت حاصل کر گئی ہے۔‘ ", "’سیاسی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑی نہیں ہیں جبکہ افغانستان کے کھلاڑی یہاں نظر آتے ہیں اور اسی وجہ سے نئے کرکٹ شائقین میں ان سے ایک طرح کی انسیت بھی ہے۔ لیکن حالیہ ورلڈ کپ میں انھوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ اب زیادہ افغان کھلاڑی آئی پی ایل میں نظر آئيں گے۔‘", "بی سی سی آئی کی حمایت کے ساتھ افغان ٹیم کو جو کمپنی سپانسر کر رہی ہے وہ انڈین کمپنی امول ہے۔ فی الحال ان کی ٹیم کے مینٹور انڈین کرکٹر اجے جڈیجہ ہیں اور افغان ٹیم کے ساتھ انھیں دیکھا جانا بھی انڈینز کے لیے قابل قدر بات ہے۔", "اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بات ہو رہی ہے۔", "عرفہ فیروز ذکی نامی صارف نے لکھا کہ ’افغان کھلاڑیوں نے کرکٹ پاکستان میں سیکھی لیکن حیرت کی بات ہے کہ ہمیشہ انڈیا کو اپنا دوسرا گھر بتایا۔ افغان نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف انڈیا کی حمایت کی ہے۔۔۔‘", "دی کیپلائی نامی ایک صارف نے اسی بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ بی سی سی آئی (انڈین کرکٹ بورڈ) بہت سی چیزوں کا قصوروار ہے لیکن ایک چیز جس کے لیے وہ کریڈٹ کے مستحق ہیں وہ افغان کرکٹ ٹیم کو ان کی غیر متزلزل حمایت ہے۔", "’انھیں بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے ایک سٹیڈیم دینا، جب ان کے پاس کوئی نہیں تھا اس صورت حال میں تربیتی سہولیات تک رسائی دینا اور کوچنگ اقدامات کے ذریعے افغان کھلاڑیوں اور کوچز کی مدد کرنا، افغان کرکٹ کی ترقی میں بی سی سی آئی کا بڑا ہاتھ ہے۔‘", "انھوں نے مزید لکھا کہ ’آج، کرکٹ کی دنیا میں ان کا تیزی سے ترقی کے زینے چڑھنا ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ لیکن اگر بی سی سی آئی نہ ہوتا تو ان کا سفر کچھ زیادہ ہی مشکل ہوتا۔‘", "بہت سے صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے۔ انوپما سنگھ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بالکل درست ہے اور انڈیا میں افغانستان ٹیم کو جو تعاون ملا ہے وہ الگ ہی سطح پر ہے اور اس کے لیے تمام کھلاڑی شکرگزار ہیں۔ ہم انھیں کئی گنا ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘", "وازمہ سائل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’سلام افغانستان اور انڈیا۔ ورلڈ کپ میچز جیتنے کی خوشی کچھ الگ ہی تھی مگر انڈین دوستوں کی حمایت سے یہ خوشی دگنی ہو گئی ہے۔ شکریہ انڈیا آپ کا افغان ٹیم کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے اور عرفان پٹھان کے لیے خصوصی شکریہ ان کے ڈانس کے لیے جس نے ہم لوگوں کا دل جیت لیا۔ انڈیا افغان دوستی زندہ باد۔‘", "جبکہ صحافی نذرانہ یوسفزئی نے لکھا کہ ’افغانستان کی ٹیم طالبان حکومت کی صفر حمایت کے ساتھ کھیل رہی ہے اور اس نے اب تک اتنا کچھ حاصل کیا ہے۔ یہ عالمی سطح کے کھیل کا مظاہرہ ہے۔ ان کو دیکھنا کتنا اچھا تھا۔ افغانوں کو مسکراتا دیکھ کر بہت خوش ہوں۔‘", "بہر حال عرفان پٹھان کے جشن اور ڈانس پر جہاں افغانستان کے کھلاڑیوں اور مداحوں سے ان کی تحسین کی جا رہی ہے وہیں پاکستان کے مداح ان سے خوش نہیں ہیں۔ ", "افغان کرکٹر محمد مجیب نے عرفان پٹھان کے جشن اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ عبید معظم نامی ایک صارف نے افغانستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میدان میں نماز ادا کرنے والی ایک ویڈیو ڈال کر لکھا کہ ’افغانستان ٹیم کرکٹ گراؤنڈ پر نماز ادا کر رہی ہے۔ عرفان بھائی صرف ناچتے گاتے ہو یا کبھی افغان ٹیم کے ساتھ نماز بھی پڑھوگے؟‘", "فضل افغان نامی ایک صارف نے لکھا کہ پڑوسی ہماری شکست پر رقص کرنا چاہتے تھے لیکن ہمارے بھائی ہماری جیت پر رقص کر رہے ہیں۔ ان کے خواب بس خواب ہی رہے۔ شکریہ عرفان بھائی اور سارے انڈین ساتھیوں۔‘", "موسکا سنگر نیازی نامی صارف نے لکھا کہ ’افغان قوم کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے آپ کا شکریہ عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ۔ آپ کا رقص ہمارے پڑوسی کے لیے ’جوہری‘ دھماکہ ہے۔‘", "افغانستان کے سوشل میڈیا صارفین کی ٹویٹس دیکھ کر یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا حریف مانتے ہیں اور ان کی ساری مسابقت پڑوسی ملک پاکستان سے ہے۔", "صحافی معین الدین حمید نے کہا کہ افغانستانیوں کا انڈیا کی حمایت کرنا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’افغانستان سے پاکستان کی سرحد ملتی ہے اور انھیں راستہ بھی پاکستان ہی فراہم کرتا ہے تو ان کی تجارت چلتی ہے کیونکہ ان کے پاس بندرگاہ بھی نہیں ہے، پھر بھی جس طرح سے متحدہ عرب امارات میں افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ تصادم کیا تھا وہ ناقابل یقین تھا۔ پاکستان میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ افغانستان احسان فراموش رہا ہے۔‘", "بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انڈیا میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کی حمایت دیکھنے میں آئی اور انڈینز میں یہ تبدیلی سنہ 2014 میں مودی حکومت کے بعد واضح طور پر دیکھی جا رہی ہے۔", "عوام کو افغانستان یا بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کے نماز پڑھنے اور اپنے ملک کا پرچم لہرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ پاکستان کے معاملے میں نہ عوام اور نہ ہی انتظامیہ کو ایسا پسند ہے جس کی ایک جھلک پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ایک پاکستانی شہری کے پاکستانی پرچم کے ساتھ سٹیڈیم میں پولیس کانسٹیبل سے مباحثے کے دوران ملتی ہے۔", "انڈیا کی اہم یونیورسٹی جے این یو میں فارسی کے پروفیسر اور افغان امور کے ماہر محمد مظہرا الحق نے اس سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'آج انڈیا کی افغانستان سے تجارت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔'", "انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت کے آنے کے بعد اگرچہ سفارتی تعلقات ظاہری طور پر نظر نہیں آتے لیکن ٹیکنیکل سسٹینس کے طور پر انڈیا کی وہاں موجودگی کافی مضبوط ہے۔", "انڈیا نے افغانستان میں بہت سے پراجیکٹ شروع کر رکھے ہیں اور اس نے تقریباً تین ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c4ne67vd5ego", "summary": "کیا آرمی چیف سے تاجروں کی ملاقات اور سمگلنگ کی روک تھام کے اعلانات نے ڈالر کی قیمت کو کم کیا؟ اس کے بارے میں کرنسی کے کاروبار سے جڑے افراد اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ کچھ دوسرے عوامل بھی اس میں شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ عوامل کیا ہیں۔", "id": "c4ne67vd5ego", "article": ["پاکستان میں کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں گذشتہ تین دن سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی اور منگل اور بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں بیس روپے کی کمی ہوئی۔ ", "واضح رہے کہ پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نگران حکومت کے قیام کے بعد تسلسل سے اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کا سرکاری ریٹ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 305 روپے پر پہنچا تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 330 روپے کی سطح عبور کر گیا۔", "تاہم موجودہ ہفتے کے آغاز سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں کمی آنا شروع ہوئی اور دو روز میں اس کی قیمت میں بیس روپے کمی کے بعد اب یہ 312 روپے کی سطح تک گر گئی۔ ", "دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا اور بدھ کے روز اس کی قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 306.98 روپے کی سطح پر آ گئی۔ ", "اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہونے والی بڑی کمی اس وقت سامنے آئی جب گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک کے آرمی چیف نے کراچی اور لاہور میں کاروباری افراد سے ملاقات کی جہاں معیشت کی بحالی کے مختلف اقدامات کے علاوہ سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر بھی بات ہوئی جس میں ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کی بات بھی کی گئی۔ ", "آرمی چیف سے ملاقات کے بعد شروع ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم یہ کمی اوپن مارکیٹ میں کی گئی۔ ", "کرنسی کے کاروبار سے وابستہ افراد نے اوپن مارکیٹ میں ہونے والی کمی کو آرمی چیف کے کاروباری افراد سے ملاقات سے منسوب کرتے ہیں جس نے مارکیٹ میں مثبت رجحان کو جنم دیا۔", "تاہم کیا آرمی چیف سے تاجروں کی ملاقات اور سمگلنگ کی روک تھام کے اعلانات نے ڈالر کی قیمت کو کم کیا؟ اس کے بارے میں کرنسی کے کاروبار سے جڑے افراد اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ کچھ دوسرے عوامل بھی اس میں شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ عوامل کیا ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "انگریزی روزنامہ ڈان سے وابستہ مالیاتی امور کے سینیئر صحافی شاہد اقبال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا کاروبار قیاس آرائیوں پر چلتا ہے اور اسی بنیاد پر اس کی قیمت بڑھ رہی تھی۔ ", "انھوں نے کہا گذشتہ دو تین دن میں ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون نے بھی اس سلسلے میں کام دکھایا جیسے کہ پشاور میں دو بڑی غیر لائسنس یافتہ کمپنیوں کے خلاف ایکشن ہوا تو اس کے بعد گرے مارکیٹ میں کام رک گیا۔ ", "انھوں نے کہا کہ جب گرے مارکیٹ میں کام رکا تو اس کا اثر اوپن مارکیٹ پر بھی آنا تھا۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’اب حالت یہ ہے کہ فی الحال گرے مارکیٹ پر کریک ڈاؤن کی وجہ سے کوئی خریدار نہیں۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ اسی طرح آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ڈالر کے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ ریٹ کے درمیان فرق کو 1.25 فیصد تک محدود رکھنا ہے۔ ", "انھوں نے کہا نومبر میں آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں اگلے پروگرام کے اگلے جائزے کے لیے آنا ہے اور اس سے پہلے یہ فرق قائم کرنا ضروری ہے اور حکومتی اقدامات اسی تناظر میں اٹھائے گئے ہیں۔", "مالیاتی امور کے تجزیہ کار فہد رؤف نے اس سلسلے میں بتایا کہ جب اوپن مارکیٹ میں سختی کی گئی ہے تو خریدار نہیں جا رہا، اس لیے ریٹ کم ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ویسے تو معاشی اشاریوں میں کوئی ایسی بہتری نہیں آئی کہ ڈالر ریٹ کم ہو۔ ", "ایکسچینج کمپنیز اسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’یہ بات صحیح ہے کہ پشاور میں گرے مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی کہ ڈالر وہاں نہیں جا رہا کیونکہ اس مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد فی الحال گھبرا رہے ہیں۔‘ ", "’اسی طرح ایکسچینج کمپنیوں سے بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے جس کے بعد خریدار فی الحال آنے سے کترا رہے ہیں ورنہ دوسری طرف صورتحال ایسی نہیں کہ ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے اور اس سے اس کی قیمت گر گئی ہے۔‘", "پاکستان میں ڈالر کی انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ کے ساتھ گرے مارکیٹ کا نام بھی اکثر سننے میں آتا ہے اور وہاں ڈالر کا ریٹ دونوں مارکیٹوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ ", "ظفر پراچہ نے اس گرے مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’گرے مارکیٹ ایک غیر قانونی مارکیٹ ہے یعنی اس میں کام کرنے والے افراد بغیر کسی لائسنس یا حکومتی قواعد و ضوابط کے کام کر رہے ہیں۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ ’پہلے تو حوالہ ہنڈی کو گرے مارکیٹ سمجھا جاتا تھا لیکن اب اس میں ڈالر کی کیش کی صورت میں خرید و فروخت بھی شروع ہو چکی ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’جب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر خریدا اور بیچا جاتا ہے تو اس کی باقاعدہ دستاویزات ہوتے ہیں کہ کون خرید رہا ہے اور کون بیچ رہا ہے تاہم گرے مارکیٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں اور وہاں بنا کسی دستاویز کے ڈالر کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔‘ ", "شاہد اقبال نے اس سلسلے میں بتایا کہ گرے مارکیٹ دراصل غیر قانونی مارکیٹ ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’اس میں بڑے کمرشل سنٹرز اور دوسرے کاروباری جگہوں پر مختلف اشیا کی خرید و فروخت کے پس پردہ ڈالر کی خرید و فروخت بھی ہوتی ہے۔", "’مثلاً کوئی موبائل شاپ والا جہاں موبائل کی خرید و فروخت کر رہا ہے تو وہ اس کی آڑ میں ڈالر کی خرید و فروخت بھی کرتا ہے اور اس کے کلائنٹس کو اس کا پتا ہوتا ہے۔‘ ", "انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس کے ساتھ کچھ ایکسچینج کمپنیاں بھی گرے مارکیٹ میں کام کرتی ہیں، مثلاً ایک شخص کسی ایکسچینج کمپنی سے ڈالر 320 روپے پر خریدنے گیا تو اسے کہا گیا کہ اس ریٹ پر دستیاب نہیں اور یہ ڈالر اسے 325 کے ریٹ پر ملے گا اگرچہ اس وقت مارکیٹ کا ریٹ 320 ہوتا ہے۔", "شاہد اقبال نے کہا کہ یہ بھی ڈالر کی گرے مارکیٹ ہے جو ایکسچینج کمپنیوں کے اندر بھی کام کرتی ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’گذشتہ مالی سال میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کے کم ترسیلات زر ملے۔ یہ ترسیلات زر پاکستان تو آئے تاہم یہ گرے مارکیٹ کے ذریعے پاکستان آئے اور ان کی کوئی دستاویز نہیں کیونکہ یہ بینکاری چینل کے ذریعے پاکستان نہیں پہنچے۔‘", "پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف بھی اقدامات اٹھانے کا حالیہ دنوں میں اعلان کیا گیا ہے۔", "ملک کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ اجناس اور کرنسی کی سمگلنگ کی کسی صورت اجاز ت نہیں دی جائے گی۔", "شاہد اقبال نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’جہاں تک ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی بات ہے تو وہ فی الحال نہیں ہو رہی یا اگر ہو رہی ہے تو بہت محدود پیمانے پر ہو رہی ہے کیونکہ مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی ہی کم ہے۔ ", "’ورنہ سٹیٹ بینک مارکیٹ سے ڈالر خرید کر ذخائر بڑھا لیتا ہے تاہم انھوں نے ڈالر کی سمگلنگ ہوتی ہے اور یہ ایران اور افغانستان کو ہوتی ہے۔`", "انھوں نے کہا کہ ’سمگلنگ کا جو مال پاکستان ان دونوں ملکوں سے آتا ہے اس کی ادائیگی ڈالروں میں ہوتی ہے اور اسی طرح وہ افغان جن کا پاکستان میں آنا جانا لگا رہتا ہے وہ روپوں کے بدلے ڈالر لے جاتے ہیں کیونکہ افغانستان میں تو ڈالر کہیں سے آتے نہیں اور پاکستان ہی واحد مارکیٹ ہے جہاں سے وہ ڈالر لے جا سکتے ہیں۔‘ ", "ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسی طرح ایران سے ہونے والی سمگلنگ پر حکومت نے جان بوجھ کر چپ سادھی ہوئی ہے تاہم اس کے لیے بھی ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے جو سملگنگ کے زمرے میں آتی ہے کیونکہ اس کا بینکنگ سسٹم میں اندراج نہیں ہوتا۔‘", "ظفر پراچہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’سمگلنگ کے خلاف اقدامات تو ہونے چاہیے لیکن انھیں مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ ڈالر جہاں سے سمگل ہو کر پڑوسی ملک میں جاتا ہے تاہم یہ وقتی اقدام نہیں ہونا چاہیے بلکہ مستقبل بنیادوں پر اس کا حل نکالنا چاہیے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-56480379", "summary": "حالیہ دنوں میں لیرا کی قیمت مستحکم رکھنے میں گورنر ناجی اقبال کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم سنیچر کو ایک حیران کن اقدام کے طور پر صدر اردوغان نے انھیں برطرف کر دیا۔", "id": "21b603f2-147b-0349-97ec-41a5b4a6ffd4", "article": ["ترک صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے ملک کے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کیے جانے کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قیمت میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔ ", "حالیہ دنوں میں لیرا کی قیمت مستحکم رکھنے میں گورنر ناجی اقبال کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم سنیچر کو ایک حیران کن اقدام کے طور پر صدر اردوغان نے انھیں برطرف کر دیا۔ ", "گذشتہ دو سالوں میں یہ تیسرے شخص ہیں جو کہ سنٹرل بینک کے گورنرکے عہدے پر فائز رہے ہیں۔", "ناجی اقبال کو گذشتہ نومبر میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ مہنگائی کی شرح پر قابو پانے کے لیے مرکزی انٹرسٹ ریٹ (شرح سود) میں اضافے کی پالیسی اپنائے ہوئے تھے۔ ", "ان کی برطرفی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں دونوں کے لیے حیران کن بات ہے جو کہ ترکی کی حالیہ مالیاتی پالیسی کی تعریف کر رہے تھے۔ ", "ایک وقت تھا جب لیرا امرجنگ مارکین کی کرنسیوں میں 2021 کی سب سے بہتر کرنسی تصور کی جا رہی تھی اور اس کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔ ", "گذشتہ ہفتے ترک لیرا اور بھی مضبوط اس وقت ہوا جب اقبال نے شرحِ سود میں دو فیصد اضافہ کر دیا جو کہ ماہرینِ معاشیات کی توقعات سے تقریباً دوگنا اضافہ تھا۔ ", "سرمایہ کار بہت عرصے سے ترکی میں سخت تر مالیاتی پالیسی مانگ رہے ہیں تاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح پر قابو پایا جا سکے۔ ", "تاہم اب اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ صدر اردوغان کی جانب سے سہپ سیوگولو کو سنٹرل بینک کے گورنر کے عہدے پر تعینات کرنے سے ناجی اقبال کے قلیل مدتی دور میں آنے والی بہتری ضائع نہ ہو جائے۔ ", "سہپ سیوگولو بینکاری کے پروفیسر اور برسرِاقتدار جماعت کے سابق قانون ساز ہیں۔ وہ شرحِ سود میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کی شرح پر قابو پانے کے مخالف کے طور ہر جانے جاتے ہیں۔ ", "ترکی میں شرحِ سود اس وقت 19 فیصد ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنے اثاثے اس کرنسی میں منتقل کیے ہوئے ہیں۔", "اتوار کے روز سنٹرل بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘وہ مالیاتی پالیسی کے آلات کو استعمال کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کوششیں جاری رکھیں گے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-60371266", "summary": "محبت کے اس مہینے یعنی فروری میں عمومی طور پر دکھائی دینے والی ہلچل مٹ گئی ہے۔ پہلے کورونا کی وبا کا خوف اور پھر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ہر جگہ رہنے والے لوگ اپنے چاہنے والوں کو کھو دینے کے بعد اس غم سے باہر آنے کی جدوجہد سے گزر رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا نوجوانوں نے ویلنٹائنز ڈے پر تحائف خریدنے بند کر دیے ہیں؟", "id": "cccd641c-5a4b-4469-933b-ca924067dcda", "article": ["محبت کے اس مہینے یعنی فروری میں عمومی طور پر دکھائی دینے والی ہلچل مٹ گئی ہے۔ پہلے کورونا کی وبا کا خوف اور پھر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ہر جگہ رہنے والے لوگ اپنے چاہنے والوں کو کھو دینے کے بعد اس غم سے باہر آنے کی جدوجہد سے گزر رہے ہیں۔", "یہ جدوجہد ہم سب کی ہے اور ہمارے اردگرد کے ان لوگوں کی بھی جو محبت کو زندہ رکھنے کا ذریعہ بنتے ہیں، لیکن جو تمام تر کوششوں کے بعد بھی لاک ڈاؤن کے جھٹکے سے نہیں نکل پاتے۔", "درحقیقت سڑک کے کنارے پھولوں کو خوبصورت گلدستوں، چھوٹی بیکریوں اور چاکلیٹ اور گفٹ کی شکل دے کر بیچنے والے دکاندار کورونا کی وبا آنے سے پہلے ہی ای کامرس کی دنیا کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔", "اور پھر پچھلے دو سال سے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں نے ان لوگوں کے کاروبار کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ", "کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ ہجوم میں جانا پسند نہیں کر رہے اور اس کا براہ راست اثر ان لوگوں پر پڑ رہا ہے جو اپنی دکانیں سجا کر گاہکوں کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔", "ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا نوجوانوں نے ویلنٹائنز ڈے پر تحائف خریدنے بند کر دیے ہیں؟", "درحقیقت لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی موبائل اور انٹرنیٹ تک رسائی آف لائن یعنی حقیقی زندگی میں شاپنگ میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔", "بہار کے دربھنگہ ضلع میں رہنے والی 19 سالہ طالبہ نکیتا نکیتا وہاں کے ایک کالج سے انگلش آنرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ پچھلے سال انھوں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے دوست کو آن لائن تحفہ بھیجا گیا کیونکہ وہ خود کہیں اور تھیں۔ ", "'لیکن اس بار بھی میں آن لائن خریدوں گی۔ آن لائن خریدنا باہر جانے سے بہتر ہے اور اس سے زیادہ ورائٹی ملتی ہے۔'", "تاہم کچھ لوگ اب بھی آن لائن شاپنگ کو قابلِ اعتبار نہیں سمجھتے اور انھیں تحفہ خریدنے کی خوشی اس وقت تک نہیں ملتی جب تک کہ اپنے سامنے والی چیز نہ خرید لیں۔", "نیہا بھی ان جیسے لوگوں میں سے ہیں۔ دہلی میں رہنے والی نیہا کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ ویلنٹائن ڈے پر اپنی منگیتر کو کچھ خاص تحفہ دینا چاہتی ہیں۔", "لیکن گذشتہ سال دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی نیہا نے آن لائن شاپنگ میں دلچسپی نہیں دکھائی۔", "'میں اپنے منگیتر کے لیے کچھ آف لائن خریدوں گی۔ آن لائن ہم صرف چیزیں خرید سکتے ہیں۔ اسے محسوس نہیں کر سکتے۔ اب کون جانتا ہے کہ چیزیں اصل میں کیسی ہوں گی۔ آن لائن رہنے سے بہتر ہے کہ اس دن مزہ کریں، دکان پر جائیں، اور اپنی پسند کی کوئی چیز خرید لیں۔'", "نیہا نے کہا کہ وہ پچھلے دو سالوں سے گھر میں بند ہیں اور اب جب کہ حالات کچھ معمول کے ہوئے ہیں تو وہ گھر سے نکل کر اپنی اور اپنے منگیتر کی پسند کے مطابق چیزیں خریدنا چاہتی ہیں۔", "کورونا کی وجہ سے ان دنوں پھولوں کا کاروبار بھی اچھا نہیں چل رہا۔ دہلی کے چترنجن پارک میں پھولوں کی دکان چلانے والے 22 سالہ رنجن داس کہتے ہیں کہ انھوں نے 2017 میں اپنی دکان کھولی تھی لیکن کورونا آیا اور کام بالکل بند ہو گیا۔", "'میں نے دکان بند کر دی تھی۔ اب آٹھ ماہ بعد دوبارہ پھول کھلے ہیں۔'", "رنجن داس، جو اصل میں کولکتہ کے رہنے والے ہیں، نے بتایا کہ جو کام ہو رہا ہے وہ بھی 'جسٹ ڈائل' (JustDial) جیسے آن لائن پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی وجہ سے ہے۔", "'زیادہ تر کام آن لائن ہو رہا ہے۔ میں جسٹ ڈائل پر رجسٹرڈ ہوں۔ وہاں سے کام ہو جاتا ہے۔ کوئی بڑی تقریب نہیں ہو رہی۔ روز ڈے پر بھی صرف پانچ، چھ آرڈر ملتے ہیں۔ پتہ نہیں اس سال ویلنٹائن ڈے پر کیا ہوگا؟'", "کشور کمار شرما مشرقی دہلی میں گذشتہ 20 سالوں سے گفٹ شاپ چلا رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اب حالات بدل گئے ہیں۔", "'پہلے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دکان پر کافی بھیڑ ہوتی تھی اور بہت زیادہ کام ہوتا تھا۔ پچھلے دو سالوں سے ایسا نہیں ہے۔ میں آن لائن سامان نہیں بیچتا، لیکن پرانے گاہک بھی واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر دیتے ہیں۔ ہاں، دکان پر آنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔'", "کورونا کے اثرات کے ساتھ ساتھ ای کامرس کی تیزی بھی دکانوں پر کم ہوتی بھیڑ کی وجہ ہے اور اعداد و شمار اس کی گواہی دیتے ہیں۔", "انڈیا برانڈ ایکویٹی فاؤنڈیشن کا گذشتہ سال دسمبر میں ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ انڈیا میں ای کامرس نے ہمارے کاروبار کے طریقے کو بدل دیا ہے۔", "انڈین ای کامرس مارکیٹ کو توقع ہے کہ سال 2025 تک اس کا حجم 111 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے اور 2030 تک 350 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہےآ ", "لیکن سال 2020 میں اس کا حجم 46.2 بلین ڈالر ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق انڈیا دنیا بھر میں ای کامرس کے لیے آٹھویں سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہےاور اس نے فرانس، کینیڈا جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے آٹھ میٹرو شہروں میں آن لائن شاپنگ بہت عام ہو چکی ہے اور یہاں ہر تین میں سے ایک شخص سال میں کم از کم ایک بار آن لائن خریداری کرتا ہے۔", "ای کامرس کی بڑی کمپنیاں اس تبدیل ہوتے ہوئے رجحان پر کیا کہتی ہیں؟", "ویلنٹائن ویک میں فروخت کے حوالے سے ای کامرس ویب سائٹ فلپ کارٹ سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے چھوٹے دکانداروں کو فروغ دینے کے لیے گذشتہ سال 'شاپسی' (Shopsy) ے نام سے ایک ایپ شروع کی تھی اور لوگ فلپ کارٹ کی طرح اس ایپ پر بھی خریداری کر سکتے ہیں۔", "کمپنی کا کہنا تھا کہ ویلنٹائنز کے ہفتے میں اب تک ایپ پر ٹریفک ڈیڑھ گنا بڑھ چکی ہے اور اس عرصے میں پھول، انگوٹھیاں، جوڑے، ٹی شرٹس، کھلونے اور فیشن کے لوازمات اس ہفتے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے آئٹم ہیں۔", "دوسری جانب ایمیزون کمپنی بھی ویلنٹائن ویک میں اپنے صارفین کو چاکلیٹ سے لے کر تازہ پھولوں اور تحائف تک مختلف قسم کے تحائف خریدنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے ایک 'ون اسٹاپ ڈیسٹینیشن' بھی پیش کر رہا ہے۔", "ایمیزون سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے لیے خصوصی طور پر ایسا آن لائن اسٹور بنایا گیا ہے جہاں صارف ہر چیز کو ایک ہی جگہ پر حاصل کرسکتا ہے، چاہے وہ پھول ہوں، بیوٹی پراڈکٹس ہوں، اسمارٹ فونز ہوں یا چاکلیٹ ہوں۔", "ویلنٹائن ڈے ہر سال 14 فروری کو سینٹ ویلنٹائن کے اعزاز میں منایا جاتا ہے لیکن انڈیا میں محبت کے اس تہوار نے 1992 کے آس پاس نوجوانوں کی توجہ حاصل کی۔", "بہت سی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس وقت ملکی معیشت میں لبرلائزیشن کی وجہ سے بھی ہندوستان میں ویلنٹائن ڈے کو پنپنے میں مدد ملی اور میڈیا نے بھی اسے بہت زیادہ گلیمرائز کیا۔ ", "پچھلے 15 سالوں میں ویلنٹائن ڈے ریستوراں، پب، بار، کلب کے ساتھ ساتھ کارڈ، چاکلیٹ بنانے والی کمپنیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا موقع بن گیا ہے۔", "سٹارٹ اپ ٹاکی نامی تحقیقی ویب سائٹ پر ملنے والے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2019 میں، یعنی کورونا سے ٹھیک پہلے، گذشتہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انڈیا سے 30 کروڑ روپے مالیت کے گلاب کے پھول برآمد کیے گئے تھے۔ ", "انڈین سوسائٹی آف فلوریکلچر پروفیشنلز (آئی ایس ایف پی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں ویلنٹائن ڈے پر انڈیا سے 23 کروڑ روپے اور 2017 میں 17 کروڑ روپے کے گلاب برآمد کیے گئے۔", "سال 2019 میں ویلنٹائن ڈے پر ای کامرس ویب سائٹس کی فروخت بھی 20 سے 30 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔ ", "ایک اور تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ای کامرس ویب سائٹس پر بھاری رعایت اور مختلف قسم کی مصنوعات حاصل کرنے کی سہولت اور 24 گھنٹے ہوم ڈیلیوری نے قدرے چھوٹے شہروں میں رہنے والے صارفین کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔", "ای کامرس ویب سائٹ صارفین کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے اور سات دن یعنی دکان بند کرنے کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ", "رپورٹ کے مطابق کمپنیاں اس طرح اشتہارات دیتی ہیں کہ ویلنٹائن ڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بھی جلدی میں غیر ضروری اشیاء خریدتے ہیں۔", "اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم سے چھ فروری کے درمیان ای کامرس ویب سائٹس پر خریداری میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے اور ان خریداروں میں مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-59830892", "summary": "پاکستان کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تقریباً ساڑھے تین سو ارب روپے کے مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیا کے سیلز ٹیکس کو زیادہ سے زیادہ 17 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔", "id": "608ac40d-2197-4cfe-b35c-1ba91181c411", "article": ["پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایسا کوئی قدم نہیں لیا ہے جس سے غریب پر بوجھ پڑے۔ ", "وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیے گئے بجٹ کے دفاع میں کہا ہے کہ ٹیکس کی چھوٹ درآمد کی گئی اشیا پر تھیں جو کہ اب واپس لے لی گئی ہے اور یہ کہ 'غریب انسان ان اشیا کو استعمال نہیں کرتا‘۔", "پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تقریباً ساڑھے تین سو ارب روپے کے مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیا پر پہلے سے موجود سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے یا نئے ٹیکسوں کی مد میں اس میں زیادہ سے زیادہ 17 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔", "اس بجٹ کے ذریعے حکومت کو امید ہے کہ اسے ساڑھے تین سو ارب سے زیادہ کا ریوینیو حاصل ہو سکے گا لیکن اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ ان اقدامات سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی چھوٹ درآمد کی گئی اشیا پر تھیں جو کہ اب واپس لے لی گئی ہیں۔ ", "'غریب انسان ان اشیا کو استعمال نہیں کرتا، تو اس سے اس پر کیسے کوئی فرق پڑے گا؟ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ان پر بوجھ پڑے۔'", "انھوں نے مزید کہا کہ درآمدی مشینری اور ادویات بنانے کے خام مال پر لگائے گئے ٹیکسز یا 'ری فنڈ ایبل' ہیں یا 'ایڈجسٹ' کیے جا سکیں گے۔", "واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جہاں ڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم کرنے کے مالی (ضمنی) بِل 2021 پر سوالات اور بحث ہوئی۔ ", "وفاقی کابینہ نے اس مِنی بجٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے وزیر برائے خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ ", "اس دوران کئی حکومتی وزرا نے واضح کیا کہ یہ بِل آج یعنی جمعرات کو منظور ہونے کے لیے پیش نہیں کیا جارہا ہے بلکہ اسے صرف متعارف کرایا جارہا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "'یہ بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کی طرف لے جائے گا۔۔۔ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں۔'", "یہ کہنا تھا مریم اورنگزیب کا جن سے صحافیوں نے یکے بعد دیگرے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ اپوزیشن کے دیگر ممبران کہاں ہیں؟ ", "یہ سوال پوچھنے کے پیچھے جواز یہ تھا کہ جمعرات کے روز ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان مالی (ضمنی) بِل پر تنقید کرنے کے باوجود اسمبلی سے غیر حاضر رہے جہاں آج حکومت نے منی بجٹ کا بل متعارف کرا دیا ہے۔ ", "اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے وقفہ سوالات کو ختم کر دیا جس کے بعد سپیکر اسد قیصر نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو بِل پیش کرنے کو کہا جنھوں نے اپوزیشن بینچز کی جانب سے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود بِل پیش کر دیا۔", "آج کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کے مابین جملے بازی مسلسل جاری رہی اور اس دوران معاملات اس وقت مزید بگڑ گئے جب ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شگفتہ جمانی نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما غزالی سیفی کو تھپڑ مار دیا۔", "یہ واقعہ سپیکر کے ڈائس کے بالکل پیش آیا۔ پہلے پہل صرف ایک خبر آئی کہ ایسا ہوا ہے لیکن بعد میں ویڈیو بھی سامنے آئی اور بتایا گیا کہ کس طرح یہ واقعہ پیش آیا۔ ", "دوسری جانب اسمبلی میں صورتحال دیکھتے ہوئے بظاہر اپوزیشن کی کوئی مشترکہ پالیسی نظر نہیں آ رہی تھی۔", "سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کارروائی شروع کرنے کے بعد رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ آرڈیننس اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ ", "انھوں نے سوال کیا کہ ان کو کیسے توسیع دی جاسکتی ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے بتایا کہ بِل بر وقت پیش کیے جا چکے تھے۔ ", "رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے ایوان میں گنتی کو چیلنج کردیا جس کے بعد سپیکر نے گنتی دوبارہ کرائی اور قرارداد کے حق میں لوگوں کو اپنی کرسیوں کے سامنے کھڑے ہونے کا کہا۔ ", "گنتی کے آخر میں سپیکر نے بتایا کہ حکومتی ارکان کی تعداد 145 ہے لیکن اپوزیشن بینچز پر صرف تین لوگوں کی گنتی ہو سکی جو اپنی سیٹ پر کھڑے ہوئے۔", "کارروائی کے دوران مسلم لیگ نواز کے خواجہ آصف نے کہا کہ 'آج عوام کی زبان بندی کر کے پاکستان کی معاشی خود مختاری کو بیچا جارہا ہے۔'", "اس بجٹ کے تحت عام تندور پر بننے والی روٹی اور نان پر تو ٹیکس نہیں بڑھایا گیا لیکن کسی ریسٹورنٹ، بیکری اور فوڈ چین میں تیار ہونے والی بریڈ پر 17 فیصد ٹیکس لگے گا۔ ", "بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پر تیار ہونے والے سامان پر بھی ٹیکس ساڑھے سات فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا جائے گا۔ ", "اس بل کے تحت غیر ملکی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد ہوگی اور اس کے علاوہ کاسمیٹکس پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ امپورٹڈ موبائل فون پر 17 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ", "نو مولود بچوں کا دودھ بنانے والی مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی اور 17 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔", "فلیورڈ دودھ جو کسی برینڈ نام سے فروخت کیا جائے، اس پر ٹیکس دس فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد، جب کہ کسی بھی معروف برینڈ کی جانب سے ڈبے کا دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی اور دودھ پر بھی ٹیکس سترہ فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔ ", "ماچس پر بھی سترہ فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ڈیری پروڈکٹس بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری اور سامان پر پانچ فیصد کی جگہ سترہ فیصد ٹیکس لگے گا۔ ", "جانوروں اور پولٹری کی بیرون ملک سے درآمد پر سترہ فیصد ٹیکس ہوگا لیکن مقامی سپلائی مستثنی رہے گی۔ پولٹری سیکٹر میں استعمال ہونے والی مشینری پر بھی جنرل سیلز ٹیکس سات سے سترہ فیصد کر دیا جائے گا۔ ", "موبائل فونز پر فکسڈ ریٹ کی جگہ سترہ فیصد ٹیکس لگے گا اور موبائل فون کالز پر ٹیکس بھی دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کیا جائے گا۔ موبائل فونز مقامی طور پر بنانے والی انڈسٹری کو بھی مشینری کی درآمد پر سترہ فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ", "کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر بھی نیا ٹیکس عائد ہو گا۔ ساڑھے آٹھ سو سی سی سے بڑی گاڑیوں پر سترہ فیصد جی ایس ٹی عائد ہوگا۔ ", "بیرون ملک سے در آمد شدہ اخبارات، جرنلز، کتابوں پر سترہ فیصد ٹیکس سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی آمدن کا امکان ظاہر کیا گیا ہے لیکن اس ٹیکس سے مقامی اخبارات کو استثنی حاصل رہے گا۔ ", "رواں سال 22 نومبر کو پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا جس کے ذریعے آئی ایم ایف کے رواں سال اپریل میں تعطل کا شکار ہونے والے پروگرام کو ایک بار پھر شروع کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر آئی ایم ایف فنڈ کے تحت دیے جائیں گے۔", " واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے ان تمام پالیسیوں اور اصلاحات کی تکمیل ضروری ہے جو چھ ارب ڈالرز کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) کے لیے درکار ہیں۔ ", "وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اُن پانچ خصوصی عوامل کو بیان کیا جو اس فنڈ کو حاصل کرنے سے پہلے پورے کرنا لازمی ہیں۔ ", "ان میں سٹیٹ بینک آف پاکستان امینڈمنٹ ایکٹ 2021 کا منظور ہونا، جس کے ذریعے موجودہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں اسمبلی کے ذریعے تبدیلیاں لائی جائیں گی، ٹیکس کی چھوُٹ ختم کرنا، اور بجلی کی قیمتوں میں حکومتی ڈیوٹی کو زیادہ کرنا شامل ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان کو تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر کے اُس قرضے کا حساب بھی دینا ہوگا جو پاکستان کو اپریل 2020 میں کووڈ وبا سے بچاؤ کے لیے دیا گیا تھا۔", "واضح رہے کے اس فنڈنگ پروگرام کی بنیاد جولائی 2019 میں رکھی گئی تھی، جو رواں سال کے شروع میں قانون سازی کی اصلاحات مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر آگے نہ بڑھ سکی۔ ", "پاکستان میں سٹیٹ بینک کے کردار کو سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کے تحت واضح کیا گیا تھا۔ ", "جس کے بعد سے اس میں کئی بار تبدیلیاں اور ترامیم کی گئی ہیں۔ ان میں سے چند خاصی واضح تبدیلیاں 1994، 1997، 2012 اور 2015 میں کی گئی ہیں۔ حکومتی ارکان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان امینڈمنٹ ایکٹ 2021 بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ سٹیٹ بینک کے طریقہ کار میں جدت لائی جائے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c84kkj91k80o", "summary": "مراکش کی یہ آبادیاں روایتی طور پر شاید آج کل کی اس جدید دنیا سے کچھ الگ رہنے میں خوش تھیں مگر اب یہی لوگ بیرونی دُنیا کی جانب سے امداد کی مُنتظر ہیں، اُن کی مدد جتنی جلدی کی جا سکے اُتنا ہی اچھا ہوگا۔", "id": "c84kkj91k80o", "article": ["زلزلے میں اپنی 10 سالہ بیٹی خلیفہ کو کھو دینے والی خاتون", "مراکش کے جنوب مغربی قصبے ’تافغاغت‘ میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی سے متعلق ہمیں وہاں سب سے پہلے ملنے والے ایک رہائشی نے بڑے واضح انداز میں بتایا۔", "انھوں نے کہا کہ ’اس گاؤں کے لوگ یا تو ہسپتال میں ہیں یا مر چکے ہیں۔‘", "جب ہم اُس قصبے میں ملبے کے ڈھیر کی چوٹی پر پہنچے اور ارد گرد کا جائزہ لیا تو یہ اندازہ ہوا کہ یہاں بھلا کیسے کوئی صحیح سلامت بچا ہوگا۔", "اینٹوں اور پتھروں سے بنے اُن کے روایتی گھروں کا اس شدت کے زلزلے کے ساتھ کوئی مقابلہ ممکن ہی نہیں تھا۔ ", "یہاں کے 200 رہائشیوں میں سے 90 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور بہت سے لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔", "حسن، جنھوں نے خود کو بچانے کے لیے ملبے کے نیچے سے نکلنے کا راستہ بنایا، نے کہا کہ ’ان کے پاس بھاگنے کا موقع نہیں تھا۔ ان کے پاس خود کو بچانے کا وقت ہی نہیں تھا۔‘", "حسن کا کہنا ہے کہ ان کے چچا ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ’اب کوئی اُمید نہیں ہے کہ انھیں زندہ نکال لیا جائے گا۔‘", "یہاں کسی کے پاس نا تو مشینری ہے اور نا ہی کوئی ایسا کرنا جانتا ہے۔ ابھی تک یہاں کوئی مدد کے لیے بھی نہیں پہنچ پایا۔", "حسن کہتے ہیں کہ ’یہ سب اللہ کی طرف سے ہے، اس لیے ہم اُس کی رضا میں راضی ہیں۔ لیکن اب ہمیں اپنی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔ وہ لوگوں کی مدد کرنے میں دیر کر رہی ہے۔‘", "حسن نے مزید کہا کہ مراکش کے حکام کو بین الاقوامی امداد کی ہر پیشکش کو قبول کرنا چاہیے، لیکن خدشہ ہے کہ حکومت کو اُن کا غرور ایسا کرنے سے روک سکتا ہے۔", "ایک دوسری جانب ہم نے یہ دیکھا کہ بہت سے لوگ ایک فرد کو تسلی دے رہے ہیں۔", "زلزلے میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کو کھو دینے والے عبد الرحمن اپنے بھتیجے کے ساتھ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ہمیں پتہ چلا کہ ان کا نام عبد الرحمن ہے۔ انھوں نے اس تباہ کُن زلزلے میں اپنی بیوی اور اپنے تین بیٹوں کو کھو دیا ہے۔", "انھوں نے ایک ملبے کے ڈھیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا گھر وہاں تھا،‘ مگر اب ہر جانب صرف ملبہ ہی دکھائی دے رہا ہے۔", "’آپ صرف سفید کمبل اور کچھ فرنیچر دیکھ سکتے ہیں باقی سب تو ختم ہوگیا۔‘", "عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ اُس پیٹرول سٹیشن سے بھاگ کر اپنے گھر پہنچے جو وہاں سے 3 کلومیٹر (1.9 میل) کے فاصلے پر تھا۔", "اُن کا کہنا تھا کہ انھوں نے بے اختیار ہو کر اپنے بچوں کو پکارنا شروع کر دیا، اُن کی یہ چیخ و پکار ایسا ہی کرنے والے دوسرے لوگوں کی آوازوں میں شامل تو ہوئی مگر اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔", "اُنھوں نہ کہا کہ ’ہم نے انھیں کل دفنایا۔‘", "’جب ہم انھیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے تو دیکھا کہ وہ سب کے سب ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے تھے، تینوں لڑکے سوئے ہوئے تھے۔ انھیں زلزلے نے کُچھ بھی کرنے کا موقع نہیں دیا۔‘", "پہاڑ پر اس گاؤں کو دیگر شہروں سے جوڑنے والی سڑک سے کُچھ فاصلے پر ایک بڑے خیمے میں درجنوں خاندان بے یار و مدد گار اکٹھے بیٹھے ہیں۔", "ہر طرف سے ناقابل برداشت رونے اور سسکیوں کی آوازیں سُنائی دے رہی ہیں۔", "مقامی لوگوں کی تکلیف میں یہ اضافہ اُس وقت ہوا جب ایک 10 سالہ بچی خلیفہ کی لاش کو ملبے سے نکالا گیا۔", "اس غم کی شددت کا اندازہ لگانا نا مُمکن ہے۔ ایک جانب ایک خاتون غم سے نڈھال ہو کر حواس کھو بیٹھتی ہیں اور دوسری جانب ایک خاتون بے ساختہ کُرسی پر گر کر رونے لگتی ہیں۔", "مراکش کا المیہ یہ ہے کہ یہ منظر اٹلس پہاڑوں کے اس پار ہر گاؤں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔", "مراکش کی یہ آبادیاں روایتی طور پر شاید آج کل کی اس جدید دنیا سے کچھ الگ رہنے میں خوش تھیں مگر اب یہی لوگ بیرونی دُنیا کی جانب سے امداد کی مُنتظر ہیں، اُن کی مدد جتنی جلدی کی جا سکے اُتنا ہی اچھا ہوگا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-57277797", "summary": "برطانیہ میں ایک سرکاری طبی افسر بی بی سی کی 44 سالہ پریزینٹر لیزا شا کی حالیہ موت کے بعد اس بات کی تفتیش کرے گا کہ ان کی موت میں کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے دینے والی آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین کا کوئی کردار تو نہیں تھا۔", "id": "e7c88f09-7275-4dc2-82e6-3a6d638b00d7", "article": ["برطانیہ میں ایک سرکاری طبی افسر بی بی سی کی 44 سالہ پریزینٹر لیزا شا کی حالیہ موت کے بعد اس بات کی تفتیش کرے گا کہ ان کی موت میں کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے دینے والی آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین کا کوئی کردار تو نہیں تھا۔ ", "بی بی سی کی پریزینٹر کے خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد انھیں خون گاڑھا ہونے کی شکایت تھی جس کے حوالے سے ان کا علاج جاری تھا۔ ", "برطانیہ میں صحت سے متعلق مصنوعات کے نگراں ادارے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے فوائد اس کے نقصانات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ ", "لیزا شا کی 21 مئی کو موت واقع ہوئی تھی۔ ان کی موت کے بعد جاری کیے گئے عبوری ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں ویکسین کے استعمال کو موت کی ممکنہ وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔ ", "بی بی سی نے نیو کاسل کے سینئیر طبی افسر کیرن ڈلکس کی جانب سے جاری کیے گئے عبوری ڈیتھ سرٹیفیکٹ کو دیکھا ہے۔ ", "اس سرٹیفیکٹ کے مطابق لیزا شا کی موت کی تفتیش کی جائے گی اور اس میں 'ایسٹرازینیکا ویکسین سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں' کا باعث خدشات کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ ", "البتہ اس سرٹیفیکٹ میں حتمی طور پر موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے اور وہ اس وقت تک نہیں بتائی جائے گی جب تک کہ تفتیش مکمل نہ ہو جائے۔ ", "بی بی سی ریڈیو سے منسلک پریزنٹر لیزا شا کی صحت پر پہلے سے کوئی خدشات نہیں تھے۔ ", "ان کے خاندان کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا: 'ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے ایک ہفتے بعد لیزا نے شدید سر درد کی شکایت کی اور چند دن بعد سخت بیمار ہو گئیں۔ اس کے بعد ان کا رائل وکٹوریا انفرمری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں خون گاڑھا ہونے اور سر میں خون بہنے کا علاج کیا جا رہا تھا۔'", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "خاندان کے بیان میں مزید کہا گیا: 'لیکن بدقسمتی سے جمعے کی دوپہر وہ فوت ہو گئیں اور اس وقت ان کے گھر والے ان کے ساتھ موجود تھے۔ ہم سب بہت صدمے کا شکار ہیں اور ہماری زندگی میں ان کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کہ کبھی بھی پُر نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ہمیشہ ان سے پیار کرتے رہیں گے اور انھیں یاد کرتے رہیں گے۔'", "برطانوی نگراں ادارے ایم ایچ آر اے کے ترجمان نے لیزا شا کی موت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی خبر سننے کے بعد وہ بہت افسردہ ہیں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ نیک خواہشات ہیں۔ ", "'کسی بھی شدید رد عمل کی شکایت آنے اور موت ہو جانے کی خبر پر ہمارا ادارہ مکمل طور پر تفتیش کرتا ہے اور جہاں ممکن ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے۔ ہم ان کے خون گاڑھا ہونے کی خبر کا تفصیل سے اور گہرائی میں جائزہ لیں گے۔'", "ادارے کے ترجمان نے یہ واضح کیا کہ ویکسین کے بعد خون گاڑھا ہونے کی شکایات کی تعداد 'انتہائی قلیل' ہے۔ ", "لیزا شا نے 2016 میں بی بی سی ریڈیو نیو کاسل میں بحیثیت پریزینٹر نوکری شروع کی تھی۔ انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقوں میں ان کی آواز بہت مشہور تھی اور اس سے قبل کمرشل ریڈیو میں بھی انھوں نے کامیاب کرئیر گزارا تھا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/live/pakistan-66932734", "summary": "الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب آشوب چشم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں جمعرات (کل) سے اتوار تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔", "id": "3f2b7178-3b32-4768-81c5-a3a717dcd726", "article": ["", "الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب آشوب چشم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں جمعرات (کل) سے اتوار تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔", "And we'll keep you signed in.", "You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.", "", "time_stated_uk", "آسیہ انصر، بی بی سی اردو ڈاٹ کام،اسلام آباد", "الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔ ", "اس سے قبل 2018 کے انتخابات میں حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی کے کل حلقے 272 تھے جن پر انتخابات کا انعقاد کیا جانا تھا۔ ", "الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی وفاقی دارالحکومت سے تین، پنجاب سے 141، سندھ سے 61، خیبرپختونخوا 45 اور بلوچستان میں 16 نشستیں ہیں ۔", "یاد رہے 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی خیبرپختونخوا سے 39 نشستیں تھیں جبکہ اس وقت قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 نشستیں تھیں۔ ", "2018 میں قومی اسمبلی کے لیے وفاقی دارالحکومت کی تین، پنجاب کی 141، سندھ کی 61 اور بلوچستان کی 16 نشستیں تھیں جن میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں آئی۔", "الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست میں صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 297 اور سندھ اسمبلی کی کل جنرل نشستوں کی تعداد 130 برقرار ہے۔ ", "اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل عمومی نشستوں کی تعداد 115 جبکہ", "بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 51 ہے۔ ", "قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی خیبر پختونخوا کے حلقوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے جبکہ 2018 میں یہاں 99 حلقے بنائے گئے تھے۔", "الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کی کل 60 مخصوص نشستیں ہی برقرار گی۔", "الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کرسکتا ہے جو سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام میمورنڈم کی صورت میں دائر کیے جا سکتے ہیں۔", "اعلامیے کے مطابق یہ اعتراضات 27 اکتوبر2023 تک اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔", "الیکشن کمیشن فریقین کا موقف سننے کے بعد 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک ان اعتراضات پر فیصلے صادر کرے گا۔", "شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد", "الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن یعنی 27 ستمبر سے 26 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔", "الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے جو سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام میمورنڈم کی صورت میں دائر کیے جا سکتے ہیں۔", "اعلامیے کے مطابق یہ اعتراضات 27 اکتوبر2023 تک اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔", "الیکشن کمیشن فریقین کا موقف سننے کے بعد 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک ان اعتراضات پر فیصلے صادر کرے گا۔ ", "الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں بنام سیکریٹری الیکشن کمیشن پیشں کرنا ہوں گے جس پر متعلقہ ووٹر کے دستخط ہوں گے۔ ", "الیکشن کمیشن کے مطابق وہ خود یا اس کا نمائندہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم \tسینٹرمیں اسے جمع کرائے گا تاہم بذریعہ کوریئر ، ڈاک اور فیکس وغیرہ بھیجے گئے اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔", "الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیاں اور ان کے نقشہ جات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہیں ۔", "اعلامیے کے مطابق ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے قیمت ادا کرکے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔", "تنویر ملک، صحافی", " ستمبر کے مہینے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کے تسلسل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب تک اس کی قدر میں 5.4 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں کسی بھی دوسری کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اسے اب تک موجودہ مہینے میں بیسٹ پرفارمنگ کرنسی قرار دیا گیا ہے۔", "واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی جب انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت 307.10 کی سطح پر بند ہوئی تھی اور اس کے بعد اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔", "پاکستان میں اگست کے مہینے میں روپے کی قدرمیں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم ستمبر کے شروع میں حکومت کی جانب سے کرنسی کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی۔", "بدھ کے روز ایک ڈالر کی قیمت 288.75 کی سطح پر بند ہوئی اور اس طرح ڈالر کی قیمت میں اب تک مجموعی طور پر 18.35 روپے کی کمی واقع ہوئی۔", "پاکستان میں مالیاتی امور سے منسلک ادارے عارف حبیب لمٹیڈ کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور امریکی مالیاتی امور پر کام کرنے والے ادارے بلومبرگ کے اعداد و شمار پر جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔", "ستمبر کے مہینے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپے کی قدر میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔", "کولمبیا کی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور ماریشس کی کرنسی میں یہ اضافہ 0.5 فیصد اور ہانگ کانگ کی کرنسی کی قدر میں 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔", "چین کی کرنسی کی قیمت میں 0.7 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ سری لنکا کی کرنسی کی قیمت میں 1.1 فیصد کی کمی اور بنگلہ دیش کی کرنسی کی قدر میں 1.4 فیصد کی کمی ہوئی۔ ", "مالیاتی امور کے ماہر طاہر عباس نے سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کو ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈالر کی غیر قانونی ڈیمانڈ کا خاتمہ ہوا جو اس کی قیمت کو بڑھا رہی تھیں۔", "انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈالر کے ان فلوز بھی اپنے وقت پر پاکستان میں آئیں گے تو اس کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔", "طاہر عباس نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا کیونکہ اس سے تیل کی مصنوعات کی قیمت میں کمی واقع ہوگی جو اجناس کی قیمت کو نیچے لا سکتی ہیں۔", "انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ڈالر کی قیمت میں یہ کمی نہ ہوتی تو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔", "محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آشوب چشم قابل علاج مرض ہے اور چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔", "ماہرین کے مطابق آشوب چشم کی علامات میں انکھوں میں سرخی، جلن، خارش، چبھن، سوزش اور متاثرہ آنکھ سے پانی نکنا شامل ہیں۔ اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی علامت کا سامنا ہو تو آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کریں اور پہلی فرصت میں ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ انفیکشن پھیلنے کا کم سے کم خطرہ ہو۔", "حکومت پنجاب نے آشوب چشم کی وبا کے پیش نظر چند حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جن کے مطابق:", "محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق آشوب چشم کا مرض آٹھ سے 10 روز میں خود ٹھیک ہو جاتا ہے، اس لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔", "پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن ’پنک آئی‘ یعنی آشوب چشم کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمعرات (کل) سے اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔", "یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آشوب چشم انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔", "صوبہ پنجاب کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ پنجاب میں آشوب چشم کی وبا سے بچوں کا محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ", "اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعرات کو عام تعطیل ہو گی۔ جس کے بعد عید میلاد النبی اور بعد ازاں ہفتہ اوراتوار کی چھٹیوں کے باعث بچوں کو وبا سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔", "سیکریٹری سکولز کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے سکولوں پر ہو گا اور چار چھٹیوں کے بعد پیر کو تمام سرکاری اور نجی سکولز دوبارہ کھل جائیں گے۔", "شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد", "صحافی خالد جمیل کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کی سماعت میں عدالت کی ہدایات کے باوجود وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تاحال ریکارڈ جمع نہیں کروایا جس پرعدالت نے ایف آئی کو کل تک مہلت دے دی۔ ", "صحافی خالد جمیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سپشل جج سنٹرل اسلام آباد میں شاہ رخ ارجمند نے کی۔ ", "خالد جمیل کے وکیل نوید ملک عثمان وڑائچ نوید ملک عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ عدالت کی ہدایات کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔", "وکیل نوید ملک کے مطابق جب درخواست دائر کی گئی تو تفتیشی افسر عدالت موجود تھا۔ اگر مزید جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ بھی بتا دیں ، ایف آئی اے کے اس رویے پر عدالت ایکشن لے۔ ", "یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے صحافی خالد جمیل کو ایف آئی سے نے حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر غلط، گمراہ کن اور بے بنیاد معلومات شیئر کرکے ریاست مخالف بیانیہ کی غلط تشریح کی، جس سے عوام میں خوف کا بھی خدشہ ہے اور وہ کسی کو بھی ریاست یا ریاستی ادارے کے خلاف جرم کرنے پر اکسا سکتے ہیں۔", "ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ خالد جمیل نے ریاستی اداروں کے خلاف ریاست مخالف، اشتعال انگیز اور نفرت انگیز پروپیگنڈا کیا، تاہم ایف آئی اے نے مبینہ جرم میں ملوث دیگر افراد کے نام نہیں بتائے۔", "دوران سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے بہت سارے کیسز میں ریکارڈ نہیں لاتی، ایف آئی آر پرفیصلہ کر دیتا ہوں۔ جس پر وکیل نوید ملک نے استدعا کی کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 10 منٹ کے دلائل ہیں، سن کر فیصلہ کر دیں۔", "جج شاہ رح ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ’ایف آئی اے کو ایک موقع دے دیتے ہیں ورنہ ایف آئی آر پر فیصلہ کر دیں گے۔‘", "بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔", "لاہور\nہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ قرآن پاک کے مصدقہ ترجمے کی اشاعت کے\nمعاملے پر وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں ہیں۔", "بدھ\nکو قرآن پاک کے مصدقہ ترجمے کی اشاعت سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق\nدرخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کی۔", "دوران\nسماعت عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے وکلا کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار\nکرتے ہوئے کہا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کریں گے وہ عمل درآمد کے متعلق بیان\nریکارڈ کرائیں۔", "جسٹس\nشجاعت علی خان نے ریمارکس دیے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس حکم پر عمل درآمد\nکرائیں گے، جو جتنے مرضی روڑے اٹکائے، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرائیں گے۔", "ایڈیشنل\nآئی جی پنجاب پولیس شہزاد سلطان سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی\nحکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی۔", "حکومت\nکی طرف سے مفصل تحریری جواب جمع نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا\nکہ کیا’یہاں سیر کرنے آئے ہیں آپ کو معلوم نہیں تھا کہ آج سماعت ہے، آٹھ ماہ ہو\nگئے ہیں جواب کے لیے مہلت مانگی جا رہی ہے۔‘", "جسٹس\nشجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر پرنسپل سیکرٹری اور دیگر افسران\nنے یقین دہانی کروائی تھی، موجودہ نگران حکومت کیا کر رہی ہے، کیا ان کے علم میں\nنہیں، ایسا لگتا ہےکہ وفاقی حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں لیکن ایسا نہیں ہو\nگا۔", "انھوں\nنے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم کو طلب کر کے پوچھ لیتے ہیں وہ عدالتی حکم پر عمل\nدرآمد چاہتے ہیں یا نہیں۔", "عدالت\nنے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی کارکردگی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے\nپوچھا ہمیں بتائیں،کیا مسئلہ ہے، میں اس میں بہت پریشان ہوں۔", "ایڈیشنل\nآئی جی پنجاب نے بتایا کہ کچھ ملزمان کو گرفتار کر کے چالان کیے، جس پر عدالت نے\nکہا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو معاملہ دیکھنا چاہیے، کیا 2026 یا 27 کی تاریخ\nڈال دیں، افسران کو بتانا چاہیے کہ وہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں یا\nنہیں۔", "لاہور\nہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔", "پاکستان\nکے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مکان میں راکٹ پھٹنے سے نوافراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔", "سندھ کے ضلع کشمور کی پولیس\nکے مطابق یہ واقعہ تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پیش آیا اور مرنے والوں میں\nپانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد شامل ہیں۔", "ایس\nایس پی کشمور روحیل کھوسہ نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ دھماکہ علی نواز\nسبزوئی نامی شخص کے مکان کے اندر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی\nجا رہی ہیں۔", "سندھ\nکے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے\nآئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔", "وزیراعلیٰ\nہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے دریافت کیا ہے کہ راکٹ\nلانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا اور آیا اس گوٹھ میں ڈاکوؤں کے سہولت کار\nموجود ہیں؟", "اسلام\nآباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس\nسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔", "بدھ\nکو بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ\nکے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔", "وفاق\nکی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش\nہوئے۔", "ایڈیشنل\nاٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل\nلینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔", "عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف\nجسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس\nآڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کیا۔", "عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے\nحکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔", "سپریم\nکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں 28 ستمبر کو ہونے والی سماعت سے قبل ہی پاکستان\nمیں میڈیا کے نگران ادارے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فیض آباد\nدھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ ", "پیمرا\nکی جانب سے متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا فیصلہ کیخلاف نظر ثانی\nزیر التواء ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی\nدرخواست پر 28 ستمبر کو سماعت مقرر ہے۔", "درخواست\nمیں کہا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرناچاہتا لہذا یہ استدعا\nکی جاتی ہے کہ پیمرا کی متفرق درخوستمنظور کی جائے اور فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی\nجائے۔", "یاد\nرہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز انٹیلیجنس بیورو نے بھی نظرثانی کی درخواست واپس لینے\nسے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ", "فیض\nآباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس پر فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت\n28 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ\nکرے گا۔ ", "واضح\nرہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے فیض آباد دھرنے سے\nمتعلق اپنے فیصلے میں خفیہ اداروں جن میں فوج کے انٹر سروسز انٹیلیجنس، ملٹری انٹیلیجنس\nاور سویلین خفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو کے بارے میں لکھا ہے کہ انھیں اظہار رائے کی\nآزادی کو نہیں دبانا چاہیے۔", "اس\nفیصلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کردار تو یہ ہونا چاہیے کہ وہ ایسے\nعناصر پر نظررکھیں جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں اور جو ملک میں تشدد کو ہوا دے\nرہے ہوں۔", "اس\nفیصلے میں کہا گیا ہے کہ مثبت اور مطلوبہ نتائج اس وقت ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب یہ\nخفیہ ایجنسیاں آئین میں دیے گئے اختیارات کے مطابق کام کریں۔", "ایک ہی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے چند ادارے اربوں روپے منافع جبکہ دیگر اربوں روپے خسارے میں کیوں ہیں اور وہ کیا مشترک عوامل ہیں جو کسی حکومتی ادارے کو نفع بخش یا نقصان والا ادارہ بناتے ہیں؟", "پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ نو مئی کے واقعات موجودہ فوجی قیادت کے خلاف ایک بڑے منصوبے کا حصہ تھے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی کوشش تھی جس کا مقصد موجود فوجی قیادت کی اتھارٹی کو ختم (ان ڈُو) کرنا یا کمپرومائز کرنا تھا۔", "لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس تجزیے میں کافی حد تک حقیقت کا پہلو نظر آتا ہے کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ طے شدہ منصوبہ تھا کہ موجودہ عسکری قیادت پر کیسے سمجھوتہ کیا جا سکتا تھا، آنے والے دنوں میں یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہو گا تو اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہ ایک منصوبہ بنایا گیا تھا۔", "نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ میری لندن میں کسی سیاسی رہنما یا سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی ہے نہ یہاں آنے کا مقصد سیاسی ملاقاتیں کرنا ہے، میں یہاں حکومتی اور ریاستی امور سرانجام دینے کے لیے آیا ہوں۔", "ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور بہت جلد تاریخ کے بارے میں سن لیں گے اور اس کا اعلان کردیا جائے گا۔", "جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس وقت نگران حکومت کو کون سے بڑے چیلنجز درپیش ہیں تو نگران وزیر اعظم نے کہا معیشت اس کے علاوہ ہمیں کوئی چیلنج درپیش نہیں۔", "جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا الیکشن پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے تو انھوں نے واضح جواب دیا کہ انتخابات الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہوں گے، اس میں معاونت کے لیے نگران حکومت ہوگی جو ہدایات جاری کرے گی، عسکری، نیم عسکری اداروں سمیت جہاں جہاں جس حکومتی ادارے کی ضرورت ہو گی ہم ان کو ہدایات جاری کریں گے کہ انھیں کہاں معاونت کرنی ہے۔", "ان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے ہمارے پاس مقامی اور بین الاقوامی مبصرین ہوں گے، اگر بین الاقوامی اور مقامی مبصرین اور میڈیا، سول سوسائٹی نسبتاً یہ اشاریے دیتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم اپنا کام پورا کر لیں گے۔", "اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوجی ڈکٹیٹر جنرل محمد ضیا الحق کے دورِ حکومت میں تعمیر ہونے والی اڈیالہ جیل کی تاریخی اہمیت کیا ہے اور کون سے بڑے سیاستدان یہاں ماضی میں اسیر رہ چکے ہیں؟", "سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔", "اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کے روز اس ضمن میں مختصر فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد منگل کی صبح تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔", "چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے دائر کردہ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی تھی۔ عدالت نے اپنی تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔", "یاد رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد انھیں لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے صوبہ پنجاب کے سرحدی ضلع اٹک کی جیل میں چار اگست کو منتقل کیا گیا تھا۔", "بی بی سی کی خصوصی لائیو پیج کوریج میں خوش آمدید!", "ملک کی سیاسی صورتحال اور تازہ ترین خبروں سے متعلق بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔ ", "", "", "", "", "", "", "", "", "", ""]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/ced50x0xyyqo", "summary": "صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاڑہ چنار اور اردگرد کے علاقوں میں ایک ہفتہ قبل زمین کے تنازعے پر شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں منگل کی شام فوج تعینات کیے جانے کے بعد امن قائم ہو گیا ہے۔ ", "id": "ced50x0xyyqo", "article": ["صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاڑہ چنار اور اردگرد کے علاقوں میں ایک ہفتہ قبل زمین کے تنازعے پر شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں منگل کی شام فوج تعینات کیے جانے کے بعد امن قائم ہو گیا ہے۔ ", "سیکریٹری اطلاعات انجمن فاروقیہ ملک عطااللہ خلجی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جرگہ کی مدد کے ساتھ مختلف متحارب گروپوں کے قائم کردہ مورچوں کا انتظام سنبھال لیا اور وہاں پر سفید جھنڈے لہرا دیے ہیں۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت، انتظامیہ، سکیورٹی فورسز آج صبح ہی سے فعال تھے جنھوں نے ایک ایک کر کے دونوں گروپوں سے تمام مورچے خالی کروائے ہیں اور دونون گروپ اب بات چیت کے ذریعے سے اپنے مسائل حل کرنے پر تیار ہو چکے ہیں۔‘", "’امن قائم ہونے کے بعد اب دونوں گروپوں کے درمیاں ایک بڑا جرگہ کسی بھی وقت منعقد ہو سکتا ہے۔‘", "ملک عطا اللہ خلجی کا کہنا تھا کہ ’اس وقت دونوں اطراف کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کی تصدیق شدہ اطلاعات تو دستیاب نہیں۔ ", "’مگر دونوں اطراف کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔ جس کی تصدیق دن ہی میں ہو سکتی ہے اور اس کے علاوہ سے اعداد و شمار اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔‘", "خیال رہے کہ طبی ذرائع کے مطابق چند روز سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک 20 کے قریب افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوئے ہیں اور پاڑہ چنار ہسپتال میں اس وقت بھی 25 زخمی موجود ہیں۔", "صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے وزیرِ اطلاعات فیروز جمال کاکا خیل نے اتوار کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ زمین کے تنازع پر تصادم کے بعد جرگے کے ذریعے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور جلد صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔ ", "ڈی پی او کرم نے بی بی سی پشتو کے افتخار خان سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’جرگے کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد علاقے میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج 80 فیصد جگہ پر فوج کو تعینات کیا جائے گا۔‘ ", "ان کا مزید کہنا تھا ’موبائل اور پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کی بحالی میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔‘ ", "پاڑہ چنار کے مقامی افراد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’یوں تو کچھ مرکزی علاقوں میں سفید جھنڈے لہرا کر سیز فائر کا اعلان کیا گیا لیکن دور دراز پہاڑی علاقوں میں اب بھی فائرنگ کی آواز وقتاً فوقتاً آ رہی ہے۔‘", "ضلع کرم میں تین مہینے پہلے بھی مختلف قبائل کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں جانی نقصانات ہوئے تھے اور ہھر امن کمیٹیوں کے ذریعے امن قائم کر دیا گیا تھا۔", "حالیہ جھڑپوں کے بعد ضلع کرم کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔ علاقے میں نیم فوجی دستوں کے اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی گزشتہ تین روز سے بند ہے۔ علاقے میں شدید تصادم کے باعث عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ", "کرم ایجنسی میں یہ زمین کی ملکیت کا تنازع ہے جس پر دونوں گروہ آمنے سامنے ہیں۔ اس حالیہ تصادم سے پہلے بھی کئی لوگ مارے جا چکے ہیں ", "پاڑہ چنار میں موجود ایک متاثرہ شخص نے صحافی زبیر خان کو بتایا تھا کہ صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ سارے علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ بچے اور خواتین خوف کے عالم میں ہیں۔‘", "’میرے بزرگ والد کی ادوایات ختم ہو چکی ہیں اور ہم باہر جا کر وہ بھی نہیں لاسکتے ہیں۔ کرفیو کا اعلان تو نہیں ہوا ہے مگر ہم باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔ تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں۔‘", "پاڑہ چنار سے تعلق رکھنے والے پشاور میں مقیم ایک سرکاری ملازم کے مطابق لوئر کرم کا تقریباً سارا علاقہ ہی میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ ", "’دونوں گروپ ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہو چکے ہیں۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے گاؤں اور علاقوں پر بھاری اسلحے سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ جس سے عام لوگ بہت متاثر ہو رہے ہیں۔‘", "ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس ساری صورتحال میں ہمارے اہل خانہ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہ اپنے کمروں سے بر آمدوں تک بھی نہیں آسکتے ہیں کہ فائر کی ہوئی گولیاں ہماری آبادی اور گھروں سے گزر رہی ہیں۔‘", "’علاقے کے سارے بازار بند ہیں۔ اکثر گھروں میں ضروری اشیاء خوردونوش بھی ختم ہو چکی ہیں۔ علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند ہونے سے بھی لوگ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔‘ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’میرے اہلخانہ سمیت کئی لوگ علاقہ چھوڑنا چاہتے ہیں مگر خارجی راستے بند ہونے اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ علاقہ بھی نہیں چھوڑ پا رہے ہیں۔ انتظامیہ اور حکومت کو چاہیے کم از کم وہ اتنا تو کرے کہ لوگ اگر علاقہ چھوڑنا چاہتے ہیں تو بحاظت چھوڑ سکیں۔‘", "مقامی افراد سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ضلع کرم میں چند ماہ سے کشیدگی جاری ہے۔ اس تصادم کا آغاز زمین کے ایک ٹکڑے کی ملکیت پر تنازعے سے ہوا تھا۔ اس حالیہ تصادم سے پہلے بھی کئی لوگ مارے جا چکے ہیں۔ ", "زمین کی ملکیت پر تنازعے سے متعلق اس وقت ایک جرگہ بھی ہوا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی ہوئی مگر بعدازاں یہ تنازع فرقہ واریت کی طرف بڑھتا گیا۔ ", "جرگے میں ہونے والے معاہدے میں کہا گیا تھا کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں 12 کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ ", "حالیہ تصادم کا آغاز ایک گروہ کی جانب سے دوسرے گروہ کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کے بعد ہوا ہے جس میں پہلے ایک مزدور کی ہلاکت ہوئی اور اس کے بعد ایک اور شخص اور پھر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا الزام دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر عائد کیا۔", "ضلع کرم میں فرقہ ورانہ فسادات اور لڑائیوں کی تاریخ طویل ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے بعد اس خطے میں تقریباً ہر 10 سال کے بعد بڑے فسادات رونما ہوئے جس میں 1961، 1971، 1987، 1996 اور 2007 شامل ہے۔", "سنہ 2007 میں شروع ہونے والے فسادات اپنی تاریخ کے بدترین فسادات کہے جاتے ہیں جو کہ 2010 اور 2011 میں بھی جاری رہے تھے۔", "عمومی طور پر ان فسادات کا اختتام بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کے بعد قبائل کے مابین جرگوں کے ذریعے ہی سے ہوا تھا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c51jgnnl75go", "summary": "پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ایک نو ماہ کی بچی کے پیٹ سے دوران آپریشن بچہ نکالنے والے سرجن کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کئی ماہ سے مختلف ڈاکٹرز کے پاس جاتے رہے تاہم مرض نایاب ہونے اور طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے تشخیص نہیں ہو سکی۔", "id": "c51jgnnl75go", "article": ["’بچی ایک مہینے کی تھی تو یہ مسئلہ شروع ہوا۔ بظاہر وہ درد کی وجہ سے روتی چلاتی تھی لیکن ظاہر ہے کہ اتنی چھوٹی بچی کچھ بتا تو نہیں سکتی۔‘", "’والدین بچی کو مختلف ڈاکٹرز کے پاس لے کر گئے کہ بچی روتی ہے لیکن کسی ڈاکٹر کا ذہن اس طرف نہیں گیا کیونکہ یہ کافی نایاب کیس ہے۔ کچھ عرصہ بعد والدین کو لگا کہ بچی کا پیٹ پھول رہا ہے لیکن پھر بھی کسی ڈاکٹر کا ذہن اس طرف نہیں گیا۔‘", "پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ایک نو ماہ کی بچی کے پیٹ سے دوران آپریشن بچہ نکالنے والے سرجن کا مزید کہنا ہے کہ بچی کے والدین کئی ماہ سے مختلف ڈاکٹرز کے پاس جاتے رہے تاہم مرض نایاب ہونے اور طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے تشخیص نہیں ہو سکی۔", "واضح رہے کہ صادق آباد پنجاب کے جنوب میں سندھ کی سرحد کے ساتھ واقع شہر ہے جہاں کے مضافاتی علاقے ریتی کے رہائشی آصف کی بیٹی ایک ماہ کی تھیں جب ان کا پیٹ پھولنا شروع ہوا۔", "بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے آصف نے بتایا کہ اُن کی بیٹی ایک ماہ کی تھی جب یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ ’ہمیں پتہ نہیں تھا کہ کیا مسئلہ ہے لیکن پیٹ پھول رہا تھا اور ہاتھ لگانے پر سخت معلوم ہوتا تھا۔‘", "آصف کاشتکاری کرتے ہیں اور مال مویشی پال کر گزر بسر کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم تین چار ڈاکٹرز کے پاس گئے لیکن مرض کا علم نہیں ہو سکا۔", "ایسے میں وہ اپنی بیٹی کو لے کر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد کے پاس پہنچے جو رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجن ہیں۔", "ڈاکٹر مشتاق احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے بچی کا معائنہ کیا تو ’مجھے پیٹ میں رسولی اور پانی کی تھیلی محسوس ہوئی۔ میں نے الٹرا ساوئنڈ کروایا تو اس کی تصدیق ہوئی۔‘", "ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت منفرد کیس ہے‘ اس لیے ان کا ذہن بھی اس طرف نہیں گیا کہ یہ ایسا کوئی کیس ہو سکتا ہے۔ ", "’ہمیں تشخیص کے لیے ایم آر آئی کروانا ہوتا ہے لیکن والدین کے پاس وسائل کم تھے اور صادق آباد میں یہ سہولت موجود بھی نہیں۔‘ ", "ڈاکٹر مشتاق احمد نے سرجری سے رسولی نکالنے کا مشورہ دیا۔ اس وقت ان کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس بچی کے پیٹ میں ایک بچہ موجود ہے۔", "’ہم نے سرجری کا منصوبہ بنایا لیکن پھر والدین گھر چلے گئے۔ پھر ان کی بچی کو زیادہ شدید درد ہوا تو وہ واپس آ گئے کہ ہم آپریشن کروا لیتے ہیں۔‘", "’آپریشن کے دوران ہم نے پیٹ کھولا تو اس میں پانی کی تھیلی بھی تھی اور بچہ بھی تھا۔‘", "جب میں نے ان سے سوال کیا کہ یہ کیسے علم ہوا کہ بچی کے پیٹ میں بچہ تھا تو انھوں نے جواب دیا کہ ’جس طرح چھ سات ماہ کے بچے کی خصوصیات تھیں، یہ بلکل ویسا ہی تھا اور چہرے کے علاوہ پورا جسم انسانی تھا کیوں کہ چہرہ بعد میں ڈیویلیپ ہوتا ہے۔‘", "ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ’یہ بچہ نما بچی کی چھوٹی آنت سے جڑا ہوا بھی تھا اور آنتوں کے درمیان سے خون لے رہا تھا۔ ہمیں خطرہ تھا کہ بچی کو نقصان نہ ہو جائے۔ ہم نے تسلی کہ کہ بچی کو کسی طرح کا نقصان نہ ہو۔‘ ", "ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ بچی کا اپنا وزن ساڑے آٹھ کلو جبکہ پیٹ سے نکالے جانے والے بچے کا وزن دو کلو تھا۔", "آصف نے بی بی سی کو بتایا کہ آپریشن کے بعد سے ان کی بیٹی کی طبعیت ٹھیک ہے۔", "پاکستان میں اس نوعیت کا یہ پہلا کیس نہیں ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر مشتاق احمد کے بقول وہ ایسا ہی ایک اور کیس کر چکے ہیں۔", "انھوں نے بتایا کہ ’رحیم یار خان میں ایسا ایک کیس ہوا تھا جس میں پیٹ میں موجود بچے کے جسم کے تمام حصے ابھی پوری طرح مکمل نہیں تھے۔‘", "طب کی دنیا میں اس کو ’فیٹس ان فیٹو‘ کا نام دیا گیا ہے لیکن اس اصطلاح اور نظریے پر سائنس کی دنیا متفق نہیں۔", "ڈاکٹر مشتاق احمد: ’آپریشن کے دوران ہم نے پیٹ کھولا تو اس میں پانی کی تھیلی بھی تھی اور بچہ بھی تھا‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پروفیسر ندیم اختر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یا پمز ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیں جنھوں نے ایسے کیسز پر کافی تحقیق کی ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ فیٹس ان فیٹو کی اصطلاح سے عام طور پر یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ اس مرض کا حمل سے تعلق ہے جو ضروری نہیں۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ایک بچہ نما چیز پیٹ میں پلتی ہے لیکن اکثر یہ ایک ٹیومر سرطان یا رسولی ہوتی ہے جو ضروری نہیں کہ جسم میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔‘", "’یہ جس مقام پر ہوتا ہے اسی جگہ پر رہتا ہے، زیادہ تر پیٹ کے نچلے حصے میں۔‘", "پروفیسر ندیم اختر کے مطابق اس کیفیت کا نام ’فیٹس ان فیٹو‘ اس لیے رکھا گیا کیوں کہ ’فیٹس میں تین تہیں ہوتی ہیں جو اس ٹیومر میں بھی ہوتی ہیں۔‘", "’اکثر بہت سے اخبارات میں لوگ اس کو اور رنگ دیتے ہیں کیوں کہ وہ اسے سمجھتے نہیں اور خاندان والے پریشان ہو جاتے ہیں۔‘", "’دوسرا اس کو ٹوئن کا نام دیا جاتا ہے کہ دوسرا جڑواں بچہ تھا اور یہ ایک نظریہ ہے لیکن یہ سائنسی اعتبار سے سو فیصد ثابت نہیں ہو سکا۔‘", "اس طبی نظریے کے مطابق عام طور پر یہ ایسے کیسز میں ہوتا ہے جب کسی خاتون میں جڑواں بچے ہوں لیکن حمل کے آغاز میں ہی ایک بچہ کسی وجہ سے دوسرے جڑواں بچے سے جڑ کر کسی نہ کسی حالت میں باقی رہتا ہے لیکن زندہ نہیں رہتا۔", "اس وقت آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ظہیر عباسی نے اسے پاکستان کا ایسا پہلا کیس قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ بچی کے پیٹ سے دو جڑواں بچے نکالے گئے جو مر چکے تھے۔", "منفرد بات یہ ہے کہ ایسے کیسز صنف پر منحصر نہیں ہوتے اور بچوں یا بچیوں دونوں میں ہی ہو سکتے ہیں۔", "پروفیسر ندیم اختر کے مطابق ’ایسے کیس لڑکوں میں بھی ہو سکتے ہیں جس کی ایک علامت یہ ہوتی ہے کہ ایسے بچوں میں ٹیسٹیکل (خصیے) اپنی جگہ پر نہیں بلکہ پیٹ میں چلے جاتے ہیں۔‘", "’والدین کو پتہ نہیں چلتا اور پیٹ کے اندر ایک ٹیومر پلتا ہے جس کے بارے میں اسی وقت شک ہوتا ہے جب بچے کا پیٹ پھول جاتا ہے۔‘", "ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ دو مختلف قسم کے کیسز ہوتے ہیں۔ ’ایک وہ جن میں بچہ نکلتا ہے جس کے انسانی خدوخال نمایاں ہوتے ہیں اور دوسرا وہ جس میں ٹیومر یا سرطان نکلتا ہے اور ایسے کیسز میں کسی مریض کے پیٹ سے دانت یا ہڈیاں ملتی ہیں لیکن انسانی خدوخال رکھنے والا بچہ نہیں ہوتا اور اسے ٹیراٹوما کہتے ہیں۔‘", "طب کی دنیا میں اب تک اس مرض کی وجوہات مکمل طور پر طے نہیں کی جا سکیں تاہم اتنا واضح ہے کہ یہ پیدائشی مرض ہے جس کی بروقت تشخیص مشکل تو ہے لیکن اتنی ہی ضروری بھی۔", "ڈاکٹر مشتاق احمد کے مطابق ’لاکھوں میں ایک کیس ہوتا ہے، دس سے پندرہ لاکھ بچوں میں سے ایک میں ایسا ہوتا ہے اور اسی لیے اس کی تشخیص مشکل ہے اور بہت دیر سے ہوتی ہے۔‘", "امریکی پیڈیاٹرک جنرل کے مطابق پانچ لاکھ میں سے ایک بچے میں ایسا کیس سامنے آتا ہے۔", "پروفیسر ندیم اختر کے مطابق ’ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایسے کیسز میں الٹرا ساوئنڈ، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کروا کر دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ پیٹ میں کیا مسئلہ ہے۔‘", "انھوں نے بتایا کہ چند دیگر ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس بیماری کا حتمی حل آپریشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔", "پروفیسر ندیم اختر کا کہنا ہے کہ ’آپریشن میں اگر مکمل طور پر اسے نکال لیا جائے اور اس کا کوئی حصہ جسم میں باقی نہ رہنا دیا جائے تو پھر اس رسولی کا دوبارہ سے بن جانے کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔‘", "’اگر اسے بڑھنے دیا جائے اور غیر ضروری طور پر تشخیص میں وقت لگے تو اس کے اثرات ہو سکتے ہیں۔‘", "تاہم پروفیسر ندیم اختر کے مطابق ایسے مریضوں اور ان کے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-59813486", "summary": "پاکستان کے ضلع تھرپارکر کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او اور ایک نجی کمپنی کو ننگرپارکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کارونجھر کو کاٹنے کا مطلب ایک ایسی مرغی کو مارنا ہے جو سونے کا نہیں بلکہ ہیرے کا انڈا دیتی ہے", "id": "5b8451d6-9114-4189-aea0-00cba53987b4", "article": ["پاکستان کے ضلع تھرپارکر کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او اور ایک نجی کمپنی کو ننگرپارکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے روک دیا ہے۔ ", "کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی ماہ سے #SaveKaroonjhar مہم جاری ہے اس کے علاوہ ننگرپارکر سے لیکر اسلام آباد تک احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔", "سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ننگرپارکر کرم علی شاھ نے مقامی اور بین الاقوامی قوانین، آئین پاکستان سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دے کر اپنا فیصلہ جاری سنایا۔ انھوں نے کہا کہ کارونجھر کو کاٹنے کا مطلب ایک ایسی مرغی کو مارنا ہے جو سونے کا نہیں بلکہ ہیرے کا انڈا دیتی ہے۔ انھوں نے فیصلے میں فیض احمد فیض کی نظم کے ایک شعر کا حوالہ بھی دیا۔ ", "’مِٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے", "منصف ہو تو اب حشر اُٹھا کیوں نہیں دیتے‘", "اس درخواست میں پاکستان فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او، کوہ نور ماربل انڈسٹری، سندھ پولیس، محکمہ جنگلی حیات، جنگلات، نوادرات اور ثقافت اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔", "عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف ڈبلیو او اور کوہ نور کمپنی کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ دعوی کرتے ہیں کہ قانونی طور پر یہ عمل جاری ہے جبکہ آپ نے لیز کے معاہدے، سروے رپورٹس، حدود یا اس کی شرائط سمیت کوئی اور دستاویز ظاہر نہیں کیں اور اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات، محمکمہ جنگلی حیات، محکمہ ثقافت اور نوادرات اور پاکستان کی وزارت دفاع کا این او سی جو کام شروع کرنے سے پہلے لازمی شرط ہے، پیش نہیں کیا۔", "کارونجھر کے پتھروں کی کٹائی", "عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس تباہ کن فعل پر آنکھیں بند کر کے نگرپارکر کے مکینوں کو خاموش اور بنیادی حقوق سے محروم کر کے ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، یہ واضح ہے کہ پہاڑ کاٹنے کے اس عمل نے لوگوں میں عدم تحفظ اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کردی ہے، یہاں تک کہ یہ مقامی لوگوں کی زندگی کے لیے بھی خطرہ بنا ہوا ہے اور یہ ہمہ گیر خوفناک منظر نامے کی خالص شکل ہے۔", "فیصلے میں کہا گیا ہے عدالت میں یہ حقائق بیان ہو چکے ہیں کہ ایف ڈبلیو او اور کوہ نور ماربل نے سٹون کٹنگ اور لفٹنگ پلانٹس لگائے ہیں۔ یہ پہاڑی سلسلہ سیاحت کا خالص مرکز ہے اور مقامی باشندوں کے لیے آمدنی اور ذریعہ معاش پیدا کرتا ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "عدالت نے دونوں فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اپنی مشنری سائیٹ سے ہٹائیں، جو ٹرک لوڈ ہیں انھیں خالی کیا جائے جبکہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع میں چیک پوسٹ لگاکر جہاں سے بھی پتھر لدا ہوا ٹرک نظر آئے اس کو آف لوڈ کیا جائے۔", "عدالتی فیصلے میں پہاڑ کی اہمیت کے بارے میں کہا گیا کہ کارونجھر کی کٹائی ایسے ہے جیسے سونے نہیں بلکہ ہیرے کے انڈے دینے والی مرغی کو مار دیا جائے۔ ", "اس میں لکھا گیا ہے کہ 'یہ صرف پہاڑ نہیں بلکہ اجتماعی ذریعہ ہے۔۔۔ یہ پہاڑی سلسلہ ایک ہی وقت میں سیاحت، ثقافت، ورثے، مذہبی لگاؤ، آبپاشی، زراعت، دفاع، معاش، تحفظِ جنگلی زندگی، ہریالی سے بھرا جنگل اور بہت کچھ ہے۔ پہاڑ کو کاٹنے کا مطلب ننگرپارکر کے لوگوں کی زندگی کے تمام ذرائع کو کاٹنا ہے۔۔۔'", "’یہ کارونجھر پہاڑ نہیں بلکہ ہماری شہ رگ کاٹی جارہی ہے‘", "شبینہ فراز، صحافی ", "یہ ستمبر کا دوسرا ہفتہ تھا۔ تھر پارکر کی تحصیل ننگر پارکر میں ویرواہ چوکی روڈ پر لوگوں کی ایک کثیر تعدا د موجود تھی۔ سامنے کارونجھر کا سلسلۂ کوہ تھا، جس پر کہیں کہیں بادل سایہ فگن تھے۔ پہاڑ کے بیشتر حصے پر دھوپ تھی اور گرینائیٹ کی رنگ برنگی چٹانوں سے مزین کارونجھر پہاڑ دھوپ کی روشنی میں رنگ بکھیر رہے تھے۔ بارشوں کے بعد سبزہ اور ہریالی بھی موجود تھی۔ یقین کرنا مشکل تھا کہ یہ خوبصورت منظر صحرائے تھر ہی کا ہے۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جس پر کارونجھر کو بچانے کے نعرے درج تھے۔ وہاں موجود مقامی صحافی اور ایکٹیوسٹ ذوالفقار کھوسو کا کہنا تھا کہ ’یہ کارونجھر پہاڑ نہیں بلکہ ہماری شہ رگ کاٹی جارہی ہے، پہاڑ نہیں رہے گا تو ہم بھی مرجائیں گے۔‘", "مقامی افراد کا مطالبہ ہے کہ کارونجھر پہاڑوں سے پتھروں کی کٹائی بند کی جائے اور حکومت اس حوالے سے تمام لیز منسوخ کردے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں کہ ان پہاڑوں کی کٹائی روک دی جائے مگر اس حکم کے باوجود وہاں کٹائی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اگر احتجاج کی شدت بڑھ جائے تو چند روز کے لیے کٹائی روک دی جاتی ہے ،پھر یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔", "مٹھی سے تقریباً 130 کلومیٹر دور قدیمی شہر ننگر پارکر واقع ہے، کارونجھر پہاڑی نے اس شہر کو جیسے گود میں لے رکھا ہے۔ ننگر پارکرپاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کا تعلقہ ہے جہاں خوبصورت رنگین گرینائٹ پتھروں پر مشتمل کارونجھر پہاڑوں کا سلسلہ موجود ہے۔ پہاڑوں کا یہ سلسلہ 29 کلومیٹر طویل اور سطح سمندر سے 305 میٹربلند ہے۔", "کم و پیش ڈیڑھ لاکھ آبادی پر مشتمل ننگر پارکر کے علاقے میں ان کارونجھر پہاڑوں کی بدولت زندگی رواں دواں رہتی ہے۔ یہاں سے نکلتی بارہ سے زائد برساتی ندیاں اور چشمے سال بھر ننگر پارکر کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی اور اتنی ہی تعداد میں ان کے مال مویشی کے لیے پانی کا واحد وسیلہ ہیں۔ ", "کارونجھر کے آس پاس زمین زرخیر ہے یہاں پیاز کی اچھی فصل ہوتی ہے بارش کا پانی جمع کرنے کے لیے یہاں متعدد ڈیم بھی تعمیر کیے گئے ہیں، بارش کے دنوں بالخصوص اگست میں یہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔", "مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ کارونجھر کی کٹائی سے نہ صرف یہاں کی خوبصورتی، سیاحت اور ثقافت متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس کے ماحولیاتی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ڈیموں میں پانی ان ہی پہاڑوں کے ذریعے جمع ہوتا ہے۔", "ان ہی پہاڑوں کے باعث یہ علاقہ ایک شان دارماحولیاتی نظام کا حامل ہے جو انواع اقسام کے حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے۔ ", "سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے میر اعجاز تالپور کے مطابق یہ علاقہ ہر قسم کے چرند پرند سے مالامال ہے۔ یہاں نیلی گائے، چنکارہ ہرن، مور، دھاری دار لکڑ بگھا، خرگوش، سرمئی تیتر ، بھٹ تیتر، راج ہنس، لال سربگلا، ماہی خور آبی پرندہ، سارس کونج، تلور، شکرا، باز، مختلف انواع کے مہاجر پرندے اور مختلف انواع کے گِدھ پائے جاتے ہیں۔ اس علاقے کی ایک اور خاص بات یہاں گِدھوں کی کئی انواع کی موجودگی ہے۔ آئی یوسی این پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ The Status of Vultures Sindh Population Baseline Survey 2019-2020 کے مطابق جنوبی ایشیا میں گدھوں کی 9 انواع میں سے 8 پاکستان میں دستیاب ہیں، جن میں سے چھ تھرپارکر کے علاقے میں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک نایاب لمبی چونچ والا گدھ کارونجھر کے ان ہی پہاڑوں میں بسیرا کرتا ہے اور پتھروں کی کٹائی براہ راست اس کی نسل کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد اقسام کے درخت اور 100سے زائد ادویاتی پودے یا جڑی بوٹیاں اس علاقے میں پائی جاتی ہیں۔ ", "ان پہاڑوں میں جا بجا مختلف مذاہب کی قدیم عبادت گاہیں موجود ہیں۔ جین اور ہندودھرم کے پرانے مندر اور ایک ہی رات میں تعمیر کی گئی محمود بیگڑی کی بھوڈیسر مسجد سمیت ان گنت تاریخی مقامات کارونجھر کے پہاڑوں میں ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس پہاڑ میں ہندو دھرم کے 108 دھرمی آستان ہیں، جس میں ساڑدرو دھام تو گنگا کے بعد سب سے بڑا دھام سمجھا جاتا ہے۔", "بعض روایات کے مطابق مہا بھارت میں جب کوروں نے پانڈوؤں کو 13 سال کے لیے جلاوطن کیا تھا تو پانچ پانڈو بھائی انہی پہاڑوں پر آ کر بس گئے تھے اور ان کے نام سے پانی کے تالاب اب تک موجود ہیں۔", "کارونجھر پہاڑ کے حوالے سے کہاوت مشہور ہے کہ یہ پہاڑ روزانہ ’سوا سیر‘ سونا دیتا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پہاڑی ماحولیاتی نظام کے وسائل مثلا شہد، جڑی بوٹیاں اور جانوروں کے دودھ دہی سے مقامی لوگ ’سوا سیر‘ سونے جتنی رقم کما لیتے ہیں۔ مگر اب ان وسائل سے زیادہ ان پہاڑوں کا خوبصورت گرینائیٹ تجارتی مقاصد کے لیے مرکز نگاہ بن چکا ہے اور آئے دن یہاں پتھروں کٹائی کے خلاف مقامی لوگ شدید احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔", "کارونجھر کی کٹائی کے حوالے سے ایک بار پھر سندھ کے لوگ سڑکوں پر موجود ہیں۔ احتجاج کا یہ سلسلہ اب تھرپارکر یا سندھ سے باہر تک پھیل چکا ہے ۔23 دسمبر کو اسلام آباد پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ", "ستمبر میں کیے گئے دورے کے دوران مقامی ایکٹیوسٹ میر محمد دل ہمیں پہاڑ سے نکالے گئے ٹنوں وزنی پتھر دکھانے کے لیے ویرواہ چیک پوسٹ لے گئے تھے جہاں سڑک پر دور دور تک بڑے بڑے پتھر بکھرے ہوئے تھے۔ ان پر نشانات بھی موجود تھے۔ میر محمد کا کہنا تھا کہ ’اگر کارونجھر پہاڑ سے پتھر اسی طرح نکلتے رہے تو ایک دن نہ یہ پہاڑ بچے گا، نہ یہاں کے لوگ، نہ مال مویشی اور نہ پرندے۔‘ میر محمد دل نے مزید کہا ’ان پہاڑوں کی چوٹیوں پر گِدھوں کے گھونسلے بھی ہوتے ہیں اور مختلف مویشی ان پہاڑوں پر چڑھ کر گھاس کھاتے ہیں۔‘", "ایک اور مقامی ایکٹوسٹ دیال صحرائی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 1980میں مختلف کمپنیوں کو لیز دی تھی جس کے بعد پتھر نکالنے کا سلسلہ چلتا رہا لیکن پھر جب 2011 میں پتھر توڑنے کے لیے ڈائنامائیٹ استعمال کیا گیا تو مقامی لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر مائننگ کو روک دیا گیا تھا لیکن دیال کا کہنا ہے کہ پہاڑوں سے پتھر توڑنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ رات کے اندھیرے میں ٹرکوں پر پتھر لاد کر بھیجے جاتے ہیں۔", "مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ آٹھ سے دس ٹرک روزانہ پتھر بھر کر لے جاتے ہیں۔", "سندھ حکومت ہی کے ادارے سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے وابستہ میر اعجاز تالپور نے واضح کیا کہ کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ بلکہ پورا ننگر پارکر کا علاقہ وائلڈ لائف سینکچری ’رن آف کچھ‘ کا حصہ ہے جو عالمی تحفظ یافتہ آب گاہ رامسر سائٹ بھی ہے جس کے معاہدے ’رامسر کنونشن‘ کا پاکستان بھی توثیق کنندہ ہے۔ میر اعجاز تالپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارونجھر سے پتھر کاٹنے کی لیز مائنز اینڈ منرل ڈپارٹمنٹ آف سندھ نے دی ہے جو غیر قانونی ہے۔ ’ہم نے اس ادارے کو خط لکھا ہے کہ وہ اسے کینسل کرے کیونکہ اگر یہ عمل جاری رہا تو پہاڑی جنگلی حیات اس علاقے سے نقل مکانی کر جائے گی۔‘", "یہ بھی یاد رہے کہ اس پہاڑی سلسلے میں 108کے قریب صدیوں پرانے ہندو اور جین مت کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کارونجھر پہاڑی سلسلے کو نیشنل پارک قرار دے دیا جائے تاکہ یہاں ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لاحق ہو۔ بس یہی ایک راستہ ہے اس قدیم اثاثے کو بچانے کا۔ ", "پتھروں کو کاٹ کر بنائی گئی ٹائل"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60710806", "summary": "سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے ہندو خاندان کا الزام ہے کہ ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا تھا جبکہ اس پر قابض خاندان کا کہنا ہے کہ یہ زمینیں انھوں نے خریدی تھیں۔", "id": "439b514a-a94b-4c2f-a5b8-ff6fd372d3cf", "article": ["کیلاش اور ان کی والدہ سوری بی کے مطابق وہ سپریم کورٹ میں بھی مقدمہ جیت چکے ہیں لیکن ابھی تک زمینیں نہیں ملیں", "’سارا سندھ جانتا ہے کہ ہم جدی پشتی زمیندار ہیں۔ قمبر شہداد کوٹ میں ہماری زمینیں ہیں۔ جن پر سنہ 1963 میں قبضہ کر لیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ تک سے کیس جیت چکے ہیں۔ مگر ہمیں ہماری زمینیں واپس نہیں مل رہی ہیں۔ کہتے ہیں کہ تم ہندو ہو۔ خاموشی اختیار کر لو ورنہ حالات کے ذمہ دار خود ہو گے۔‘", "یہ کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر شہزاد سے تعلق رکھنے والی خاتون سوری بی کا جو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے موقع پر اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کر رہی تھیں۔ اس احتجاج میں ان کا بیٹا کیلاش کمار بھی ان کے ساتھ شامل تھا۔", "سوری بی کہتی ہیں کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ’ہمارے حق میں ایک بار نہیں دو بار فیصلہ دے کر کہا کہ ہماری زمنیں ہمیں دی جائیں۔ مگر جب میں اپنے بیٹوں اور دیور کے ساتھ زمینوں پر جاتی ہوں تو وہاں پر حکام کہتے ہیں قبضہ لینے کے کاغذات پر دستخط کر دو اس کے بعد بندوق بردار ہمیں وہاں سے دھمکیاں دے کر نکال دیتے ہیں۔", "کیلاش کمار اور ان کی والدہ سوری بی دہائیوں سے اپنی زمینوں کا قبضہ حاصل کرنے کے منتظر ہیں لیکن تاحال انھیں اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ ", "’ہمارے آباؤاجداد نے تقسیم برصغیر کے وقت ہندو ہونے کے باوجود پاکستان اور سندھ دھرتی کو چھوڑ کر جانا گوارہ نہیں کیا تھا۔ اس کی ہمیں اتنی بڑی سزا مل رہی ہے کہ میرے بچے دربدر ہونے کے علاوہ پیسے پیسے کو محتاج ہو چکے ہیں۔ جان کے خطرے کے پیش نظر کبھی ایک علاقے اور کبھی دوسرے علاقے میں چھپتے ہیں۔‘", "سوری بی کی مخالف پارٹی امتیاز بروہی کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین ان لوگوں نے کیلاش کے دادا اور دادی سے ایک معاہدے کے تحت حاصل کی تھی۔ اس پر پچاس ساٹھ سال سے ان کا قبضہ ہے اور ’اس پر ہمارا حق ہے نہ کہ کیلاش کمار وغیرہ کا۔‘", "وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں کہ انھیں ہندو ہونے کی بنا پر نفرت اور تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ’قمبر کوٹ شہداد میں ہندو بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔ کیلاش وغیرہ صرف الزام تراشی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ہندؤوں سمیت سب کے حقوق محفوظ ہیں۔‘ ", "اپنے حق کے لیے مظاہرے کے دوران", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سوری بی کے بڑے بیٹے کیلاش کمار کہتے ہیں کہ’ یہ سب کچھ ہماری پیدائش سے بھی پہلے کا قصہ ہے۔ ضلع قمبر کے علاقے میں ہماری کوئی 238 ایکٹر زرعی زمینیں ہیں۔ اس زمین پر اس وقت ہمارے دادا کے مزارعوں نے دھوکہ دہی سے قبضہ کر لیا تھا۔ ہم اقلیت اور کمزور تھے۔ ہمارے دادا کو نہ صرف ڈرایا دھمکایا گیا بلکہ کوئی جعلی کاغذات وغیرہ بنا کر سول عدالت میں مقدمہ بھی کر دیا گیا۔‘", "کیلاش کمار کہتے ہیں کہ ’اس مقدمے کا فیصلہ سنہ 1980 میں ہمارے حق میں آیا۔ جس پر ہماری مخالف پارٹی نے سیشن کورٹ میں اپیل کر دی۔ سیشن کورٹ میں ان کی اپیل پر فیصلہ ان کے حق میں 1999 میں آیا۔ جس پر ہم لوگ ہائی کورٹ چلے گئے۔ سنہ 2000 میں ہائی کورٹ سے فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو وہ سپریم کورٹ میں چلے گے۔‘ ", "کیلاش کمار کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے سنہ 2015 میں ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ ’جس کے بعد ہمیں محکمہ مال میں فیصلے کے مطابق کاغذات کو درست کرنے اور اپنے نام پر انتقال وغیرہ کروانے میں دو سال لگ گئے تھے۔ دو سال بعد زمینوں پر قبضہ لینے گئے تو وہاں پر مسلح لوگ موجود تھے۔ جنھوں نے ہمیں ڈرایا دھمکایا۔‘", "کیلاش کمار کا دعویٰ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ انھیں اپنا آبائی ضلع بھی چھوڑنا پڑا جبکہ ’میرے چچا جواہر لعل کو پاکستان چھوڑ کر جانا پڑا۔ سال 2018 میں اس وقت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہندؤوں کی زمینوں پر قبضے پر سو موٹو ایکش لیا تھا۔ سال 2019 میں سپریم کورٹ نے ہمیں زمینوں کا قبضہ دلانے کا حکم دیا تھا۔ ", "وہ کہتے ہیں ’ہمیں انتظامیہ اور پولیس وہاں لے کر گئی، زمینوں کا قبضہ دلایا گیا۔ ہم سے انتظامیہ نے قبضہ لینے کے کاغذات پر دستخط کروائے۔ مگر چند دن بعد ایک بار پھر ہمیں زبردستی زمینوں سے باہر کر کے زمینوں پر قبضہ کر کے عدالت میں کوئی اور مقدمہ کر دیا گیا۔‘ ", "ملکیت کے کاغذات بھی انھیں زمینوں کا قبضہ نہیں دلا سکے", "کیلاش کمار دعویٰ کرتے ہیں کہ ’ہم نے اپنے تحفظ اور دھمکیوں کے خلاف درخواستیں دیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘۔ ", "سال 2018 میں سندھ پولیس کو دی گئی ایک درخواست پر پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات پر کہا گیا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ کی پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود مناسب انداز میں قانون پر عمل در آمد نہیں کروایا۔ ", "تحقیقات میں سفارش کی گئی تھی کہ اس وقت کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سفارشات میں کہا گیا تھا کہ ضلعے کے پولیس افسران کو ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطہ قائم کر کے ان کو ہر قسم کی قانونی مدد اور تحفظ فراہم کریں۔ تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ متاثرہ خاندان کی شکایات پر مناسب انداز میں کارروائی نہیں ہوئی تھی۔ ", "ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ سے رابطہ قائم کیا گیا۔ انھیں پیغام بھی چھوڑا گیا مگر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ", "امتیاز بروہی دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ساری کہانی ہی غلط بتائی جا رہی ہے۔ ’ہم نے کبھی کسی کو دھمکیاں نہیں دی ہیں۔ ہم نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ کیلاش کمار الزامات لگانے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتطار کریں۔ یہ زمین ہمارے باپ دادا نے معاہدے کے تحت کیلاش کمار کے دادا اور دادی سے خریدی تھی۔‘", "ڈپٹی کمشنر قمبر شہزاد جاوید نبی کھوسہ کے مطابق انتظامیہ سارے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ ’انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر کیلاش کمار کے خاندان کو زمینوں کا قبضہ دلا دیا تھا۔ اس کے بعد دوسری پارٹی نے سیشن جج کی عدالت میں قبضے کا کوئی مقدمہ کر دیا۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عدالت سے فیصلے تک ان زمینوں کا قبضہ حکومت اپنے کنٹرول میں لینے جارہی ہے۔ ان پر جو بھی فصل وغیرہ ہے وہ حکومت کے کنٹرول میں ہوگی۔ اس وقت تک جب تک سیشن جج کی عدالت سے اس کا فیصلہ نہیں آ جاتا ہے۔‘", "جاوید نبی کھوسہ کہتے ہیں کہ پولیس نے کیلاش کمار کے خاندان کو سکیورٹی بھی فراہم کر رکھی ہے۔ ’اگر انھیں لگتا ہے کہ دی گئی سکیورٹی کم ہے تو اس بارے میں وہ درخواست دے سکتے ہیں، ہم ان کی سکیورٹی بڑھانے کو تیار ہیں۔ قانون میں جو مدد ان کو چاہیے ہوگی، وہ ان کو ملے گی۔‘", "کیلاش کمار کے چچا جواہر لعل کہتے ہیں کہ ’زمیندار ہونے کے باوجود ہندو ہونا ہمارا جرم ٹھہرا ہے۔ ہم ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ ہمارے حال پر رحم کرو۔ ہم بہت سزا بھگت چکے ہیں۔ اب اس سے زیادہ تکالیف برداشت کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔‘ ", "امتیاز بروہی کہتے ہیں کہ ’ہمارے ضلعے میں کسی کو بھی ہندو ہونے کی بنا پر کسی قسم کے تعصب کا سامنا نہیں ہے۔ ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں اور ہم پر امن اور مذہبی رواداری پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔‘ ", "کیلاش کمار کہتے ہیں کہ ’سپریم کورٹ سے ہمارے حق میں فیصلہ آنا ہمارے لیے مزید مسائل کا سبب بن چکا تھا۔ ", "قمبر شہداد کوٹ شہر میں ہمارا جو مکان وغیرہ تھا وہ تو ہم مقدمے کے اخراجات وغیرہ پورا کرنے کے لیے پہلے ہی فروخت کر چکے ہیں۔ پہلے جیکب آباد اور پھر لاڑکانہ منتقل ہوئے مگر وہاں پر بھی دھمکیوں کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو ہمیں کراچی منتقل ہونا پڑا۔‘", "ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی زمینوں کی سالانہ آمدن محتاط ترین اندازے کے مطابق تین کروڑ ہے۔ ’میں خود مجبوری کے عالم میں تیس ہزار روپے ماہوار پر استاد ہوں۔", "’چھوٹے دو بھائیوں کو ایک فیکٹری میں بارہ اور دس ہزار روپے ماہوار پر ملازم رکھوایا ہوا ہے۔ ان کی تعلیم کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔‘", "کیلاش کمار کہتے ہیں کہ ان کے لیے ملازمت جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔ ’ہمیں سر عام دھمکیاں ملتی ہیں۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم ہندو ہیں، ہم کسی کا کچھ نہیں کر سکتے۔ میں جواب میں کہتا ہوں کہ میں پاکستانی اور سندھی بھی ہوں۔ اپنے ملک اور زمین سے محبت بھی کرتا ہوں۔‘ ", "جواہر لعل کہتے ہیں کہ ’مجھے اتنی دھمکیاں دی گئیں کہ میں پاکستان چھوڑنے پر مبجور ہوا۔ پاکستان چھوڑ کر مزید ذلیل و رسوا ہوا، جب سپریم کورٹ سے فیصلہ آیا تو امید بر آئی کہ شاید اب تکلیفیں دور ہو جائیں گی۔ مگر ہمیں ہماری زمین دکھائی گئی اور پھر واپس لے لی گئی۔ ہم اب بھی اس زمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘ ", "سوری بی کہتی ہیں کہ ’میں چادر اٹھا اٹھا کر کہتی ہوں کہ ہمارے حال پر رحم کرو۔ ہمارے ساتھ انصاف کرو۔ ہمارا کوئی جرم نہیں ہے۔ ماسوائے اس کے کہ ہم ہندو ہیں۔ ہندو ہونا ہمارے لیے جرم بنا دیا گیا ہے۔‘ ", "امتیاز بروہی کہتے ہیں کہ مظلوم بن کر ہماری خریدی ہوئی زمین کو ہتھیانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ’ہندوؤں کے ساتھ ہمارے علاقے میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ علاقے کی طاقتور کمیونٹی میں شمار ہوتے ہیں، مظلوم بننے کی کوشش کرنے کی جگہ ان کو قانونی جنگ لڑنی چاہیے۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cglz0y2m56eo", "summary": "انڈیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کامیابی کے ساتھ خود کو اپنی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم چینئی سپر کنگز کے لیے ایک مضبوط لوئر آرڈر بیٹسمین میں تبدیل کر لیا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ سریش مینن کرکٹ کے 41 سالہ سپر سٹار کے نئے اوتار پر یہ تحریر لکھتے ہیں۔", "id": "cglz0y2m56eo", "article": ["انڈیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کامیابی کے ساتھ خود کو اپنی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم چینئی سپر کنگز کے لیے ایک مضبوط لوئر آرڈر بیٹسمین میں تبدیل کر لیا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ سریش مینن کرکٹ کے 41 سالہ سپر سٹار کے نئے اوتار پر یہ تحریر لکھتے ہیں۔", "جب رواں سیزن کا آئی پی ایل مکمل ہو جائے تو ٹرافی کو ایک نام دینا بُرا خیال نہیں ہوگا۔", "اگر کوئی شخص اس ٹورنامنٹ کی علامت اور شائقین کی توجہ کا مرکز ہو سکتا ہے تو شاید اسے دھونی ہی ہونا چاہیے۔ وہ ہمیشہ سے آئی پی ایل کا چہرہ رہے ہیں اور ایسے میں 'ایم ایس دھونی ٹرافی' سونے پر سہاگے کا کام کرے گی۔", "دھونی سنہ 2008 کے آئی پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں سب سے مہنگے کھلاڑی تھے۔ پندرہ سال بعد بھی وہ چینئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے سب سے قیمتی کھلاڑی بنے ہوئے ہیں اور اپنے آپ میں ان تمام چیزوں کا مجموعہ ہیں جو اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دلچسپ اور بہترین تصور ہے۔", "یہاں تک کہ چینئی میں بھی، جسے فلمی ستاروں اور سیاست دانوں کا شہر کا جاتا ہے اور جہاں لاکھوں لوگ ایک طرح سے ان کی پوجا کرتے ہیں، وہاں بھی دھونی نمایاں نظر آتے ہیں، بطور خاص آئی پی ایل کے ان چند ہفتوں کے دوران۔ ", "سی ایس کے اور ان کے مداحوں کے درمیان تعلق خاص ہے اور دھونی وہ شخص ہیں جو سی ایس کے کی علامت ہیں۔ وہ حیرت انگیز طور پر چھکا لگانے میں مہارت رکھتے ہیں اور نایاب ذہانت کے ساتھ ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ جب تک وہ کریز پر ہیں سی ایس کے کا کوئی میچ ہارنے کا امکان نہیں رہتا ہے۔", "چار سال قبل دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہر سال ان کے تمام طرز کی کرکٹ چھوڑنے کے سوال نے ناقدین اور شائقین کے ذہنوں کو یکساں طور پر پریشان کیا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "لیکن دھونی کے ذہن میں دوسری چیزوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ایک اور کپ دینا چاہتے ہیں۔ وہ پہلے ہی چار بار اس کپ کو جیت چکے ہیں لیکن اس بار جیت کر وہ اسے پانچ کرنا چاہتے ہیں اور ممبئی انڈینز کی برابری کرنا چاہتے ہیں۔", "دھونی آئی پی ایل میں سب سے اصلی کپتان بنے ہوئے ہیں، یہ وہ بندرگاہ ہے جہاں نوجوان اور اکثر اعتماد سے محروم کھلاڑی پناہ حاصل کرتے ہیں۔ بس یہی توقع کی جاتی ہے۔ وہ جولائی میں 42 سال کے ہو جائیں گے، اور ممکنہ طور پر صرف کپتانی کے لیے ہی ٹیم میں جگہ کے قابل ہیں، نہ صرف اپنی زیرک حکمت عملی کی وجہ سے بلکہ ان نوجوان کھلاڑیوں کو سہارا دینے کے لیے جو ان کی طرف امید کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔", "جب وہ انڈین ٹیم کے کپتان تھے تو دھونی نے ایک بار کہا تھا کہ وہ صرف ایک ایسی ٹیم چاہتے ہیں جو وقت پڑنے پر خود کو ٹرک کے سامنے پھینک دے۔ اور انھیں سی ایس کے میں ایسی ہی ٹیم ملی ہے۔", "لیکن رواں سال دھونی کا بہت دیر سے آنا یہاں تک کہ نمبر 8 پر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہے جس کی وجہ سے تبصرے ہو رہے ہیں۔ وہ گھٹنے کی انجری سے دوچار ہیں اور اس حوالے سے بظاہر انھوں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہہ رکھا ہے کہ 'مجھے زیادہ دوڑانے پر مجبور نہ کریں۔' اس کے متعلق انھوں نے وضاحت کی ہے کہ ان کا کام 'آخری اوورز میں بیٹنگ کرنا اور گیند کو باہر پہنچانا' ہے۔", "اور وہ یہ کام بڑے متاثر کن انداز سے کر رہے ہیں۔ رواں آئی پی ایل میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 204 ہے، انھوں نے صرف 47 گیندوں کا سامنا کیا 96 رنز بنائے ہین اور ہر 4.7 گیندوں پر ایک چھکے کی اوسط سے 10 چھکے لگائے ہیں۔", "نمبر 8 پر بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے دہلی کیپٹلز کے خلاف نو گیندوں میں 20 رنز بنائے اور ان کی ٹیم 27 رنز سے وہ میچ جیت گئی۔ انھوں نے سی ایس کے ہوم سیزن کا آغاز فاسٹ بولر مارک ووڈ کو پہلی دو گیندوں پر چھکے مار کر کیا۔ پنجاب کنگز کے خلاف نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے۔", "مجھے ایسا کوئی وقت یاد نہیں جب کسی ٹیم کے نمبر 8 بلے باز کی آمد کا اس بے صبری کے ساتھ انتظار کیا جاتا رہا ہو۔", "ان کے ساتھی ساتھی رویندر جڈیجہ نے کہا ہے کہ وہ نمبر 7 پر بیٹنگ کرنے جانے کے زیادہ خواہش مند نہیں کیونکہ تب تک 'دھونی، دھونی' کے نعرے لگنا شروع ہو جاتے ہیں اور ناظرین (صرف چنئی میں ہی نہیں) ایک وکٹ کے آؤٹ ہونے کی دعا کرنے لگتے ہیں تاکہ وہ دھونی کو کھیلتا دیکھ سکیں۔", "دھونی کا نیا اوتار دو طرح کے کھلاڑیوں کے لیے پیغام ہو سکتا ہے: ایک وہ جو نمبر 3 سے نیچے بیٹنگ کرتے ہیں اور جن کا واحد کام چھکا لگانا ہے، اور صرف کریز پر ٹکے رہنا نہیں ہے۔ ", "اور دوسرے عمر رسیدہ بلے بازوں کے لیے ان کا پیغام یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بڑے ہٹس لگا کر اپنے آپ کو کارآمد بنائیں، اور ان کے ہونے کا یہی واحد جواز ہے۔", "ریڈ بال کرکٹ میں چیزیں اس کی الٹ ترتیب میں جاتی ہیں۔ روہن کنہائی یا سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑی جو گیند کو شاندار طرح سے مارنے سے شروع ہوتے ہیں لیکن اکثر اپنا گارڈ بدلتے ہیں اور سیدھے بیٹ سے کھیلتے ہیں، اور باؤنڈری مارنے کے بجائے رنز جمع کرنے لگتے ہیں۔", "وائٹ بال کرکٹ میں یہ رویہ غلط ہے۔ دھونی کہتے ہیں کہ نو گیندوں پر 20 رنز بنانا 70 گیندوں پر 50 رنز سے زیادہ مفید ہے۔", "41 سال کی عمر میں ٹی 20 کھیلنے کے قابل ہونے کے لیے اس قسم کی خود آگاہی اور فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے جس کا دھونی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد اس کے لیے جذبہ بھی درکار ہے خاص طور پر ایسی صورت میں جب آپ کو خود کو ثابت کرنے کی بھی ضرورت نہ ہو۔", "اس بات کو قبول کرنے میں ایک عاجزی اور آگاہی کی ضرورت ہے کہ بڑی سنچری اور نصف سنچری ماضی کی بات ہو چکی ہے اور ویسے بھی اس کھیل میں اس سے زیادہ قابل رحم اور کوئی چیز نہیں ہے کہ ایک سابق عظیم کھلاڑی اپنے شاندار دنوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے۔", "ان تمام سالوں میں کوئی بھی دھونی کے دماغ میں نہیں جھانک سکا ہے۔ ہر بار جب انھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، پہلے سرخ بال سے، اور پھر سفید بال کی کرکٹ سے، انھوں نے سب کو حیران کردیا۔ کیا یہ آئی پی ایل میں ان کا آخری سال ہوگا؟ شاید ہاں، یا شاید نہیں۔", "بہر حال آئی پی ایل ٹرافی کا نام ان کے نام پر رکھنا مناسب ہوگا۔ آخر کار، یہ ان کی ٹیم تھی جس نے انڈیا کو سنہ 2007 کا ورلڈ کپ جتایا تھا اور آئی پی ایل کو فروغ دیا۔", "سریش مینن نے تنڈولکر اور بشن بیدی جیسے کرکٹرز پر کتاب لکھی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cjldn5lweyeo", "summary": "اس عبادت کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار گارڈ کو بچانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں اور ہجوم سے لوگ نکل کر ان پر تشدد کر رہے ہیں۔", "id": "cjldn5lweyeo", "article": ["’ہم 40 منٹ تک کمرے میں محصور رہے۔ اس دوران حملہ آور توڑ پھوڑ کرتے رہے، کچھ عرصہ قبل جب حملہ ہوا تھا اس وقت یہاں کوئی نہیں تھا لیکن اس بار 10 لوگ عبادت کے لیے یہاں موجود تھے۔‘", "واصف شیخ ( فرضی نام) پیر کی دوپہر احمدی برادری کی اس عبادت گاہ میں موجود تھے جہاں حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ کی۔ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے موبائل مارکیٹ کے قریب پیش آیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔", "واصف شیخ نے بی بی سی کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ دوپہر ڈیڑھ بجے کا وقت تھا جب وہ عبادت کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ وہ بتاتے ہیں کہ جیسے ہی انھوں نے عبادت ختم کی تو دیکھا کہ چار پانچ لوگ جن کے چہروں پر نقاب تھا دیوار پھلانگ کر عبادت گاہ کے اندر داخل ہو گئے۔", "’اندر داخل ہونے والوں نے مرکزی دروازہ کھولا جس کے بعد باہر موجود دیگر لوگ بھی آ گئے جنھوں نے بڑے بڑے ہتھوڑے اٹھائے رکھے تھے۔‘", "واصف نے بتایا کہ ’حملہ آوروں نے دروازے، کولر، گملے توڑے اور چھت پر جا کر مزید توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ ", "’چوکیدار نے ابتدا میں انھیں روکنے کی کوشش کی کیونکہ اوپر اس کی فیملی رہتی تھی۔ اس نے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن حملہ آور اس کو گھسیٹ کر باہر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔‘", "یاد رہے کہ گذشتہ سات ماہ میں احمدی برادری کی اس عبادت گاہ پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں حملہ آوروں نے عبادت گاہ کے میناروں کو نقصان پہنچایا تھا۔", "واصف شیخ نے بتایا کہ اس سے قبل جب حملہ ہوا تھا تو اندر کوئی عبادت گزار موجود نہیں تھے۔ ’(مگر) اس حملے کے وقت وہ ہال میں موجود تھے اور اندر سے دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔ ہمیں سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کریں، ہم خوفزدہ تھے۔‘", "فروری میں پیش آنے والے واقعے کے بعد اس عبادت گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات چوکیدار کو حملہ آوروں سے بچانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں اور ہجوم سے لوگ نکل کر ان پر تشدد کر رہے ہیں۔", "اس عبادت گاہ سے متعلقہ پریڈی تھانہ چند فرلانگ پر واقع ہے۔ ", "تاہم اس واقعے پر سرکار کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔", "اس مقدمے میں پولیس اے ایس آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ تین پولیس کانسٹیبلز کے ساتھ احمدی ہال پر تعینات تھے، تقریبا پونے دو بجے 15 سے 20 حملہ آوروں نے حملہ کر دیا اور انھیں گھیر لیا۔", "مدعی کے مطابق ملزمان نے فرار ہونے کے وقت ایک کانسٹیبل سے موبائل فون بھی چھینے اور اس دوران تین ملزمان کو پولیس نے حراست میں لیا۔", "ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی ’ورنہ بڑا نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔‘ ", "ان کے مطابق تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ’ویڈیوز پرانی ہیں، اس حملے میں مینار نہیں گرائے گئے۔‘", "دوسری جانب احمدیہ جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بار بھی حملہ آوروں نے میناروں کو ضرب لگائی ہے۔ واصف شیخ کے مطابق حملہ آور چالیس منٹ تک عبادت گاہ پر توڑ پھوڑ کرتے رہے اور اطمینان کرنے کے بعد وہ یہاں سے چلے گئے تھے۔", "واصف شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس باہر موجود ہوتی ہے لیکن جب تک نفری زیادہ نہ ہو کارروائی نہیں کرتی۔ وہ کہتے ہیں کہ حملے کے وقت پولیس اہلکار موجود تھے لیکن حملہ آوروں کو روک نہیں پائے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن کی 2022 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال میں احمدی کمیونٹی کی 90 قبروں اور 10 عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی جبکہ 105 احمدیوں پر 25 مقدمات دائر کیے گئے۔", "دوسری جانب احمدیہ جماعت کے انسانی حقوق شعبے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2022 میں تین احمدیوں کو عقیدے کی بنیاد پر قتل کیا گیا، 108 احمدوں پر مقدمات دائر کیے گئے، 14 مساجد اور 197 قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔ ", "اسی طرح رواں سال یعنی 2023 میں 10 احمدی عبادت گاہوں کے مینار گرائے گئے۔", "کراچی میں آٹھ ماہ کے دوران یہ چوتھا حملہ تھا۔ اس سے قبل مارٹن روڈ اور ڈرگ روڈ پر واقع عبادت گاہوں پر بھی اسی نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں۔ احمدیہ جماعت کے ترجمان کے مطابق انھوں نے پہلے بھی مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے علاوہ ڈرگ روڈ اور مارٹن روڈ عبادت گاہوں پر حملے کے بھی مقدمات درج ہوئے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہو سکا۔", "ان کے مطابق حملے کی ویڈیوز موجود ہیں، حملے آور نظر آ رہے ہیں جن کی گرفتاری مشکل نہیں۔ ’ایسے عناصر پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔‘", "یاد رہے کہ فروری میں حملے کے بعد ایس ایچ او پریڈی انسپیکٹر سجاد آفریدی نے بتایا تھا کہ انھیں ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا اس عبادت گاہ پر مینار موجود ہیں جو اسلام کے خلاف ہے کیونکہ امتناع احمدی آرڈیننس کے تحت احمدی برادری اسلامی شعائر استعمال نہیں کر سکتے۔", "انھوں نے بتایا کہ ’ہم نے ختم نبوت موومنٹ کے رہنماؤں اور احمدی عمائدین کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں، ڈی سی جنوبی نے بھی انھیں طلب کیا تاکہ معاملے کا پُرامن طریقے سے حل تلاش کیا جائے لیکن بات نہیں بنی تو ختم نبوت موومنٹ والے کورٹ چلے گئے اور انھوں نے حکم لیا کہ اگر یہ قابل گرفت جرم ہے تو ایف آئی آر درج کی جائے۔‘ ", "’ان کے بیانیے کے مطابق یہ قابل گرفت جرم تھا لہذا ان کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cqv4w87yzzpo", "summary": "’ہمارے پاس کھانا خریدنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں تھا، اسی لیے میں نے مقامی مسجد میں اعلان کر دیا ہے کہ میں اپنی بیٹی کو فروخت کرنا چاہتا ہوں۔‘ بھوک کیسے افغان شہریوں کو اپنی بیٹیاں اور اعضا فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے؟", "id": "cqv4w87yzzpo", "article": ["غلام حضرت (درمیان میں) نے کہا کہ وہ بعض اوقات اپنے چھ بھوکے بچوں کو نیند کی گولیاں دے کر سلا دیتے ہیں ", "افغانستان میں کئی والدین اپنے بھوک سے نڈھال بچوں کو سلانے کے لیے نیند والی ادوایات دینے پر مجبور ہو چکے ہیں اور کچھ محض زندہ رہنے کے لیے اپنی بیٹیاں اور اپنے اعضا فروخت کر چکے ہیں۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور بیرونِ ملک افغانستان کے اثاثے منجمد کیے جانے کے بعد ان دنوں میں لاکھوں افغان قحط اور بھوک کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔", "افغان شہری عبدالوہاب کہتے ہیں کہ ’ہمارے بچے ہر وقت بلکتے رہتے ہیں اور سو نہیں پاتے۔ ہمارے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں۔‘", "’ہم دوائیوں کی دکان سے گولیاں لا کر بچوں کو دے دیتے ہیں تاکہ ان پر غنودگی طاری ہو جائے اور وہ سو جائیں۔ ", "عبدالوہاب افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات سے تھوڑی ہی دور مٹی سے بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے مکانوں والی ایک بستی میں رہتے ہیں۔ یہ بستی گذشتہ کچھ عشروں میں خاصی پھیل چکی ہے جہاں جنگ اور اور قدرتی آفات سے بےگھر ہو جانے والے خاندان آ کر بستے رہے ہیں۔", "جب ہم وہاں پہنچے تو کوئی درجن بھر مردوں نے ہمیں گھیر لیا جن میں عبدالوہاب بھی شامل تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ ایسے کتنے والدین ہیں جو بچوں کو سلانے کے لیے دوائیاں دے رہے ہیں؟", "سب کا ایک ہی جواب تھا ’ ہم میں سے بہت سے، بلکہ ہم تمام لوگ۔‘   ", "اس موقع پر غلام حضرت نے اپنے چوغے کی جیب میں ہاتھ ڈالا اور گولیوں کا ایک پتہ ہمارے سامنے کر دیا۔ یہ ’ایلپرازولوم‘  نامی گولیوں کا پتہ تھا جو عموماً ذہنی دباؤ کے شکار مریضوں کو دی جاتی ہیں۔     ", "اس قسم کی پانچ گولیاں دس افغانی روپے میں مل جاتی ہیں جبکہ اسی قیمت میں صرف ایک روٹی ملتی ہے", "غلام حضرت کے چھ بچے ہیں، جن میں سب سے چھوٹا ایک سال کا ہے۔", "انھوں نے کہا کہ ’حتیٰ کہ میں ایک سال کے بچے کو بھی یہ گولی کھلا دیتا ہوں۔‘", " باقی لوگوں نے بھی ہمیں ’ایسیٹلوپرام‘ اور ’سیراٹالین‘ کے پتے دکھائے اور بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو یہ گولیاں دے رہے ہیں۔ یہ دوائیں بھی عموماً  ڈیپریشن اور بے چینی کے علاج کے لیے تجویز کی جاتی ہیں۔ ", "ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ اگر یہ دوائیں ایسے چھوٹے بچوں کو دی جاتی ہیں جن کو مناسب غذائیت نہیں مل رہی، تو نہ صرف ان کے جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ دیگر  بے شمار مضر اثرات ہو سکتے ہیں جن میں  بدن ٹوٹنا، نیند نہ آنا اور بچوں کے رویے پر منفی اثرات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔      ", "’اگر ہم ایک رات کھانا کھاتے ہیں تو دوسری رات نہیں کھاتے۔ گردہ فروخت کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں آدھا ہو گیا ہوں‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ہم ادویات کی ایک مقامی دکان پر بھی گئے جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ اس قسم کی پانچ گولیاں دس افغانی (تقریباً 25 پاکستانی روپے) میں مل جاتی ہیں۔ ہرات میں ایک روٹی کی قیمت بھی دس افغانی ہے۔", "ہم جن لوگوں سے ملے وہ پورے پورے خاندان روزانہ چند روٹیوں پر گزارہ کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے ہمیں بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد صبح خشک روٹی کھاتے ہیں اور پھر بچی ہوئی روٹیوں کو رات کو پانی لگا کر قدرے نرم کر لیتے ہیں۔", "ادھر اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان میں ایک انسانی ’تباہی‘ آشکار ہو رہی ہے۔", "ہرات کے نواح میں رہنے والے خاندانوں کے زیادہ تر مرد دیہاڑی دار مزدور ہیں اور یہ لوگ کئی برسوں سے مشکل کی زندگی گزار رہے تھے۔", "لیکن جب گذشتہ سال اگست میں طالبان نے اقتدار سنبھالا اور عملی طور پر حکومت بھی اپنے ہاتھ میں لے لی، جسے بین الاقوامی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے، تو بیرونِ ملک افغانستان کے مالی اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا۔ اس کے بعد شروع ہونے والی معاشی بدحالی کے نتیجے میں ان مزدوروں کو ہفتے کے اکثر دنوں میں کام ملنا بھی بند ہو گیا۔ ", "اور اگر لوگوں کو کسی دن مزدوری مل بھی جاتی ہے تو ان کی کمائی ایک سو افغانی سے زیادہ نہیں ہوتی۔", "اپنے دورے کے دوران ہم جہاں بھی گئے ہم نے یہی دیکھا کہ اپنے خاندانوں کو بھوک سے بچانے کے لیے لوگ انتہائی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔", "مثلاً عمار (فرضی نام) نے ہمیں اپنے پیٹ سے کمر تک جاتے ہوئے ٹانکوں کے نشان دکھاتے ہوئے بتایا کہ تین ماہ پہلے وہ اپنا گردہ نکلوا کر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ آپریشن کے اس نو انچ لمبے زخم پرگلابی رنگ کے نشان نظر آ رہے تھے جن سے ظاہر ہو رہا تھا کہ ان کے ٹانکے ابھی پوری طرح مندمل نہیں ہوئے ہیں۔", "عمار کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے، یعنی عمر کا وہ حصہ جب کوئی اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔ ہم نے ان کے تحفظ کی خاطر عمار کا اصلی نام نہیں بتایا۔", " ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ میں نے سُن رکھا تھا کہ آپ ایک مقامی ہسپتال کو اپنا گردہ فروخت کر سکتے ہیں۔ میں وہاں گیا اور بتایا کہ میں بھی گردہ دینا چاہتا ہوں۔ چند ہی ہفتے بعد مجھے ان کا فون آ گیا اور انھوں نے مجھے بُلا لیا۔‘", "’انھوں نے میرے کچھ ٹیسٹ کیے، پھر انھوں نے مجھے کوئی ٹیکہ لگایا جس سے میں بے ہوش ہوگیا۔ مجھے ڈر لگا رہا تھا لیکن میرے پاس کوئی اور رستہ نہیں تھا۔‘", "عمار کوگردے کے بدلے میں تقریباً دو لاکھ 70 ہزار افغانی (3100 ڈالر) دیئے گئے", "عمار کو تقریباً دو لاکھ 70 ہزار افغانی (3100 ڈالر) دیے گئے، جن میں سے زیادہ تر وہ قرض ادا کرنے میں خرچ ہو گئے جو عمار نے اپنے خاندان کے لیے خوراک خریدنے کے لیے لیا تھا۔", "’اگر ہم ایک رات کھانا کھاتے ہیں تو دوسری رات نہیں کھاتے۔ گردہ فروخت کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں آدھا ہو گیا ہوں۔ مجھے ناامیدی کا احساس ہوتا ہے۔ اگر زندگی یوں ہی چلتی رہی تو مجھے لگتا ہے میں مر جاؤں گا۔‘", " افغانستان میں لوگوں کا اپنے اعضا فروخت کر دینا کوئی ایسی بات نہیں جو ہم نے پہلے نہ سنی ہو اور ایسا طالبان کے آنے سے پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ لیکن آج کل اس درد ناک تجربے سے گزرنے کے بعد بھی لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کے پاس زندگی گزرانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔", " گھر کے سازو سامان سے تقریباً خالی ایک سرد مکان میں ہماری ملاقات ایک ایسی خاتون سے بھی ہوئی جن کے بقول انھوں نے اپنا ایک گردہ سات ماہ پہلے بیچ دیا تھا۔ اس خاندان کو بھی وہ قرض لوٹانا تھا جو انھوں نے بھیڑیں خریدنے کے لیے لیا تھا۔ ان کی بھیڑوں کا پورا ریوڑ چند سال پہلے سیلاب میں مر گیا جس کے بعد خاندان کا ذریعہ معاش بھی ختم ہو گیا۔", "اس خاتون کو گردہ فروخت کر کے دو لاکھ 40 ہزار افغانی (2700 ڈالر) ملے تھے لیکن یہ رقم بھی ان کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ ", "’اب ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم اپنی دو سالہ بیٹی کو بھی فروخت کر دیں۔ جن لوگوں سے ہم نے قرض لیا تھا وہ ہمیں روزانہ ڈراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر پیسے واپس نہیں کر سکتی تو اپنی بیٹی ہمیں دے دو۔‘ ", "مذکورہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے حالات دیکھ کر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ کسی وقت میں سوچتا ہوں کہ یوں زندہ رہنے سے تو مر جانا ہی بہتر ہے۔‘", "ہمیں افغانستان میں یہ بار بار سننے کو ملا کہ لوگ اپنی بیٹیاں فروخت کر دیتے ہیں۔", "نظام الدین کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی پانچ سال کی بیٹی ایک لاکھ افغانی کے عوض فروخت کر دی ہے۔‘ یہ بتاتے ہوئے نظام الدین نے اپنا ہونٹ کاٹ لیا اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔", "ہماری معلومات کے مطابق اس سے آدھی سے بھی کم رقم آپ کو گردہ بیچ کر مل جاتی ہے۔", "یہاں پر لوگ جس عزت نفس اور وقار کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے تھے، بھوک نے اسے تباہ کر دیا ہے۔", "مقامی برادری کے سربراہ عبدالغفور کے بقول ’ہم جانتے ہیں کہ یہ کام اسلامی قوانین کے خلاف ہے کہ ہم اپنے بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، لیکن ہمارے سامنے کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے۔‘    ", "نازیہ چودہ برس کی ہو گی تو اسے پیسوں کے بدلے اپنے ہونے والے شوہر کے حوالے کر دیا جائے گا", "ایک گھر میں ہماری ملاقات چار سالہ نازیہ سے بھی ہوئی، ایک ہنستی کھیلتی بچی جو شکلیں بنا بنا کر اپنے 18 ماہ کے بھائی شمس اللہ کو ہنسا رہی تھی۔", "نازیہ کے والد، حضرت اللہ نے ہمیں بتایا کہ ’ہمارے پاس کھانا خریدنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے، اسی لیے میں نے مقامی مسجد میں اعلان کر دیا ہے کہ میں اپنی بیٹی کو فروخت کرنا چاہتا ہوں۔‘", " نازیہ کا سودا پہلے ہی جنوبی صوبے قندہار میں ایک خاندان کے ساتھ ہو چکا ہے اور جب نازیہ 14 سال کی ہو گی تو اسے خاندان کے لڑکے کے ساتھ  شادی کے لیے وہاں بھیج دیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضرت اللہ  نے نازیہ کے بدلے میں دو جگہ سے پیسے پکڑ لیے ہیں۔", "’ان میں سے زیادہ تر رقم میں خوراک خریدنے پر خرچ کر چکا ہوں، اور کچھ اپنے چھوٹے بیٹے کی دواؤں پر لگا چکا ہوں۔ آپ میرے بیٹے کو خود دیکھ لیں، اس میں خوراک کی کتنی کمی ہے۔‘ یہ کہتے ہوئے حضرت اللہ نے ہمیں شمس اللہ کا پھُولا ہوا پیٹ دکھانے کے لیے اس کے پیٹ سے کرتا اوپر اٹھا دیا۔", "بچوں میں غذائیت کی کمی کی بڑھتی ہوئی خوفناک شرح اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو بھوک کتنی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔", " ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی عالمی تنظیم ’ایم ایس ایف‘ کے مطابق ملک بھر میں غذائیت کی کمی کا علاج کرنے والے مراکز میں لائے جانے والے بچوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال 47 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔", "ہرات میں قائم اس تنظیم کا مرکز نہ صرف اس صوبے میں بلکہ غور اور بادغیص کے قریب صوبوں میں، وہ واحد مرکز ہے جس کے پاس اچھا سازو و سامان اور سہولیات موجود ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں یہاں لائے جانے والے بچوں کی تعداد میں 55 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ", "پچھلے ایک سال کے دوران بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کرنے کے لیے انتظامیہ نے مرکز میں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ یہاں کوئی بستر خالی پڑا ہو۔ یہاں لائے جانے والے ایسے بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جنہیں غذائیت کی کمی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر امراض کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ ", "ان ہی بچوں میں ایک امید بھی ہے جسے غذائیت کی کمی کے ساتھ ساتھ ہرنیا اور سیپسِز (جسم کا سکڑ جانا) کے امراض بھی ہیں۔ امید کی عمر 14 ماہ ہے لیکن اس کا وزن صرف 4 کلو گرام ہے۔ ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ اس عمر کے بچے کا کم از کم وزن عموماً چھ اعشاریہ چھ کلو ہوتا ہے۔ امید کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب بچے کو بہت زیادہ الٹیاں شروع ہو گئیں تو اسے ہسپتال پہنچانے کے لیے بھی انھیں پیسے ادھار لینا پڑے۔", "امید 14 ماہ کا ہے لیکن اس کا وزن تقریباً نوزائیدہ بچے کے برابر ہے", "ہم نے یہ سوال ہرات میں طالبان کی حکومت کے ترجمان حمیداللہ متوکّلی کے سامنے رکھا کہ وہ  اپنے صوبے میں بھوک سے نمٹنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔", "ان کا کہنا تھا کہ ’یہ صورتحال افغانستان پر لگائی جانے والی بین الاقوامی پابندیوں اور بیرون ملک ہمارے اثاثے منجمد کرنے کا نتیجہ ہے۔ ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ان لوگوں کا اندازہ لگایا جائے جن کو اصل میں خوراک کی ضرورت ہے۔ بہت  سے لوگ اپنی حالت کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے انھیں امداد مل جائے گی۔‘", " ہم نے انھیں بتایا کہ ہم نے اس کے بہت ثبوت دیکھے ہیں کہ صورتحال کس قدر ابتر ہے، لیکن ترجمان اپنی اسی توجیح پر اصرار کرتے رہے کہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ", " اس کے علاوہ حمیداللہ متوکّلی نے یہ بھی کہا کہ طالبان روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ہم فولاد کی کانیں کھولنے اور گیس کی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر بھی غور کر رہے ہیں۔‘  ", " اس کا امکان کم ہی ہے کہ یہ منصوبے جلد شروع ہو جائیں گے۔", "لوگوں نے ہمیں بتایا کہ انھیں محسوس ہوتا ہے کہ طالبان کی حکومت اور بین الاقوامی برادری، دونوں نے انھیں بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔", "بھوک ایک ایسی مہلک چیز ہے جس کے اثرات ہمیشہ یکدم ظاہر نہیں ہوتے۔", "ہو سکتا ہے کہ دنیا کے نظروں سے دُور، افغانستان میں پیدا ہونے والا یہ بحران کبھی بھی صحیح معنوں میں سب کے سامنے نہ آئے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی اس کا شمار ہی نہیں کر رہا۔", "اس رپورٹ کی تیاری میں اموجن اینڈرسن اور ملک مدثّر نے بھی حصہ لیا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/clez8n41zgxo", "summary": "ایشیا کپ کا آغاز بالکل ویسا ہی ہوا جیسے اکثر افراد نے سوچا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔", "id": "clez8n41zgxo", "article": ["ایشیا کپ کا آغاز بالکل ویسا ہی ہوا جیسے اکثر افراد نے سوچا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔", "اس میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کی شروعات میں مشکلات کے باوجود اختتام دھواں دار انداز میں کیا جس میں بابر اعظم اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ نیپالی بولرز پر حاوی رہی، اسی طرح پاکستانی بولنگ نے آغاز سے ہی غلبہ برقرار رکھا۔ ", "فیلڈنگ میں فخر زمان کا کیچ اور شاداب خان کی بولنگ نے بھی نیپالی بلے بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹکنے نہیں دیا۔اس بڑی فتح کے باعث پاکستان ایک اچھا نیٹ رن ریٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ", "ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نیپال کو فتح کے لیے 343 رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔", "بیٹنگ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے 131 گیندیں کھیل کر 151 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے ون ڈے میچوں میں اپنی پہلی سنچری 71 گیندوں پر مکمل کی۔", "پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اتنا خاص نہیں تھا اور پہلی مرتبہ ایشیا کپ کا حصہ بننے والی نیپالی ٹیم کے بولرز نے ابتدائی 28 اوورز تک پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکے رکھا۔ ", "28 اوورز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کا مجموعی سکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 تھا۔ تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں نیپال کے بولرز بابر اعظم اور محمد افتخار کی جارحانہ بلے بازی کے سامنے بے بس نظر آئے جو رنز کا انبار لگانے میں مصروف رہے۔ ", "قومی ٹیم کے اوپنرز کچھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے، فخر زمان 14 جبکہ امام الحق صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس موقع پر رضوان اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ٹیم کا مجموعی سکور 111 رنز پر پہنچا تو رضوان بھی 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد کریز پر آنے والے آغا سلمان محض 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔", "تاہم اس کے بعد نیپال کے بولرز کی ایک نہ چلی۔ بابر کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے افتخار احمد نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔ بابر اعظم 151 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اور افتخار نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 131 گیندوں پر 214 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔", "بابر اعظم نے اپنی اننگز میں چار چھکے اور 14 چوکے لگائے جبکہ افتخار نے چار چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ ان دونوں کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے آخری دس اوورز میں 129 رنز بنائے۔", "پاکستان نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 85 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔", "بابر اعظم کی سربراہی میں پاکستان کی ٹیم شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل تھی۔", "343 رنز کے ہدف کے جواب میں نیپال کی اننگز ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی اور 82 کے مجموعی سکور پر نیپال کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ نیپال کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنرز کوشال بھرٹیل اور آصف شیخ نے کیا۔ تاہم شاہین شاہ کے پہلے ہی اوور کی آخری دو گیندوں پر دس کے مجموعی سکور کوشال اور ان کی جگہ آنے والے روہت پوڈیل آؤٹ ہو چکے تھے۔", "وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ اگلے اوورز میں بھی جاری رہا۔ ", "اننگز کے دوسرے اوور میں اوپنر آصف شیخ پانچ رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ نیپال کے نمایاں بلے باز عارف شیخ اور سومپل کامی رہے، عارف نے 26 جبکہ سومپل نے 28 رنز سکور کیے۔ ", "گلسن جاہ 13 رنز، دپیندرا سنگھ تین جبکہ کشال مالہا صرف 6 بنا کر آؤٹ ہوئے۔", "پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔", "ایشیا کپ کا دوسرا میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان دو ستمبر کو کھیلا جائے گا۔", "پاکستان میں اس وقت جہاں افتخار احمد اور بابر اعظم کی سنچریوں کے بارے میں بات ہو رہی ہے وہیں حارث رؤف شاہین آفریدی اور شاداب خان کی بولنگ اور فخر زمان کے کیچ کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے۔", "پاکستان کے سابق سپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ’بابر افتخار کی شراکت نے پاکستان کو بہترین سکور تک پہنچایا اور شاداب اور نواز بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر شاداب نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔‘", "ایک صارف نے لکھا کہ ’نیپال نے آغاز میں مقابلہ تو خوب کیا لیکن پاکستان کسی وجہ سے نمبر ون ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-57210203", "summary": "نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مجموعی ملکی پیداوار میں نمو کے اندازے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس کے 3.94 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے، جس نے ملک کے مرکزی بینک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک تک کے تخمینوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔", "id": "e5edf0e4-d41d-4dd4-ac12-696c68bfc623", "article": ["پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال میں ملکی معیشت کے تقریباً چار فیصد کی شرح سے بڑھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے اختتام سے تقریباً ایک مہینہ پہلے وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کی شرح نمو کے عبوری اعداد و شمار جاری کیے ہیں جو وفاقی سطح پر کام کرنے والی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں۔", "واضح رہے کہ ملکی معاشی ترقی کے موجودہ مالی سال میں تقریباً چار فیصد کی رفتار سے بڑھنے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب تحریک انصاف کی حکومت کو اپنے سیاسی مخالفین کی جانب سے ملکی معیشت تباہ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ", "حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت کے اختتام پر جی ڈی پی کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ تھی تاہم موجودہ حکومت کے پہلے دو مالی برسوں میں جی ڈی پی کی شرح میں کمی دیکھی گئی اور گذشتہ سال یہ شرح منفی چار فیصد رہی جس کی ایک وجہ کورونا وائرس سے معاشی سرگرمیوں میں تعطل اور سست روی بتائی گئی۔ ", "تاہم اس مالی سال میں معاشی ترقی میں تقریباً چار فیصد ترقی کا دعویٰ نہ صرف حکومت اور اس کے اپنے اداروں کے مقررہ کردہ اہداف سے زیادہ ہے بلکہ اس نے عالمی مالیاتی اداروں کے تخمینوں کو بھی مات دے دی ہے۔ ", "پاکستان میں معیشت کے ماہرین بھی اس ملکی معاشی ترقی میں تقریباً چار فیصد ترقی کو حیران کن قرار دیتے ہیں اور اسے ملکی معیشت کی اصل صورتحال سے متضاد بتاتے ہیں۔ ", "ان ماہرین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے ’کیونکہ گذشتہ تین سالوں میں معاشی ترقی بہت نیچے چلی گئی تھی اس لیے ملکی معیشت میں ہونے والی کم ترقی کا بیس ایفکٹ بہت بڑا نظر آرہا ہے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "جی ڈی پی کی شرح نمو اور ملکی و غیر ملکی تخمینے: ’یہ حیران کن ہے‘", "نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال میں جی ڈی پی کے تقریباً چار فیصد تک بڑھنے کے اعداد و شمار حکومت کی جانب سے مقرر کردہ جی ڈی پی کے ہدف سے تقریباً دوگنا ہے۔ ", "حکومت نے مالی سال کے شروع میں جی ڈی پی کا ہدف 2.1 فیصد مقرر کیا تھا جب ملکی معیشت گذشتہ سال منفی ہو گئی تھی۔ ", "تاہم تازہ ترین اعداد و شمار ملک کے مرکزی بینک کے اقتصادی ترقی کے تخمینے سے بھی زیادہ ہیں جس کے مطابق ملکی معیشت تین فیصد کی شرح سے اس سال ترقی کرے گی۔ ", "حکومت کے عبوری اعداد و شمار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے تخمینے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے مطابق شرح نمو دو فیصد رہے گی جب کہ دوسری جانب عالمی بینک کے 1.5 فیصد شرح نمو کے تخمینے سے بھی حکومتی جی ڈی پی کا نمبر بہت اوپر ہے۔ ", "ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے جی ڈی پی کے نمبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے حیران کن ہے۔ ", "انھوں نے کہا ان کے نزدیک آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بہت کم شرح نمو کے تخمینے بھی غلط تھے کیونکہ وہ ملکی ترقی کی شرح نمو کو تین فیصد تک دیکھ رہے تھے تاہم چار فیصد کا نمبر بہت حیران کن ہے جس کی وجہ شاید بیس ایفیکٹ بھی ہے کیونکہ پچھلے برسوں میں شرح نمو کم اور منفی ہو گئی تھی اس لیے نمبر بہت بڑا نظر آ رہا ہے۔", "جی ڈی پی میں تقریباً چار فیصد شرح نمو کا دعویٰ کیا صحیح ہے؟", "حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کے چار فیصد تک بڑھنے کے دعویٰ پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابقہ وزیر خزانہ اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے صحیح یا غلط ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت کے بقول لوگوں کی جانب سے زیادہ خرچ کیا گیا جو رواں سال سات فیصد سے زیادہ رہا۔", "ان کے مطابق اس کی وجہ سے چیزوں کی طلب بڑھی اور اسے پورا کرنے کے لیے پیداوار زیادہ ہوئی۔ ", "ڈاکٹر پاشا نے کہا کہ ایک جانب کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں سولہ فیصد اضافہ ہوا تو کیسے زیادہ خرچ کیا گیا۔ ", "انھوں نے ایک اور پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جانب سے زیادہ خرچ کرنے کا نمبر دس برسوں میں بلند ترین سطح پر ہے۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ جب نواز لیگ دور میں جی ڈی پی پانچ فیصد سے زیادہ کی شرح نمو پر بڑھی تھی تو اس وقت بھی لوگوں کی جانب سے خرچ کا نمبر پانچ فیصد سے کچھ زیادہ تھا جبکہ اب حکومتی اسے سات فیصد سے اوپر دکھا رہی ہے۔ ", "یہ نمبر ایک ایسے وقت میں اوپر دکھایا گیا ہے جب لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی قوت خرید بظاہر کم ہوئی ہے۔", "حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی مرضی کے اعداد و شمار جاری کر کے ملکی معیشت میں شرح ترقی کو اوپر دکھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ انھوں نے بتا دیا ہے کہ کس طرح لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے اخراجات کو اوپر کی سطح پر دکھایا گیا ہے۔ ", "انھوں نے کہا ’اس اشارے کو کافی سمجھیں۔‘", "ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اعداد و شمار کے صحیح یا غلط ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ ’اعداد و شمار کو اپنی مرضی سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے۔‘ ", "ان کے مطابق پاکستان میں سوائے کچھ شعبوں کے دوسروں کے اعداد و شمار کو اوسط پر لے کر اسے جی ڈی پی میں ظاہر کر دیا جاتا ہے۔ مثلاً لائیو سٹاک کے شعبے کا سروے دس سال پہلے ہوا تھا اور اس کا ہر سال کا اوسط نکال کر جی ڈی پی میں ظاہر کر دیا جاتا ہے۔ ", "اسی طرح خدمات کے شعبے میں بینکنگ کے علاوہ دوسرے شعبوں کا شمار نہیں ہوتا ہے۔ چھوٹی صنعتوں کو اس میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ ", "ڈاکٹر بنگالی نے کہا ٹیکس وصولی کے اعداد وشمار کے علاوہ حکومتیں معاشی اہداف میں اپنی مرضی کرتی رہتی ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ معاشی حالات اور جی ڈی پی کا نمبر ان کے نزدیک مطابقت نہیں رکھتے۔", "اشفاق حسن خان نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ نے بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، جو گذشتہ برس کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے منفی ہو گئی تھی اور اب جب اس میں اضافہ ہوا تو اس کا اثر زیادہ نظر آرہا ہے۔", "حکومتی کے مطابق جی ڈی پی ’بڑھنے‘ کی کیا وجہ ہے؟", "ملک کی جی ڈی پی یعنی مجموعی قومی پیداوار صنعتی، زراعت اور خدمات کے شعبوں میں کارکردگی پر معلوم کی جاتی ہے۔ ", "وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ جی ڈی پی میں 3.94 فیصد ترقی ’ہماری کامیاب معاشی پالیسی کا نتیجہ ہے۔‘", "حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں اہم فصلوں کی شرح نمو 4.65 فیصد رہی اور گندم، چاول، مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی۔ ", "جبکہ گنے کی فصل کی پیداوار دوسری سب سے زیادہ پیداوار رہی۔ گندم کی پیداوار کی شرح نمو 8.1 فیصد، چاول 13.6 فیصد، گنے کی شرح نمو 22 فیصد اور مکئی کی فصل کی شرح نمو 7.38 فیصد رہی۔ ", "کپاس کی فصل کی پیداوار میں کمی ہوئی اور اس کی شرح نمو منفی 22.8 فیصد رہی۔ اور کاٹن جننگ کی پیداوار کی شرح کم ہو کر 15.6فیصد رہی۔", "دوسری اجناس میں سبزیوں، پھلوں اور چارے کی پیداوار زیادہ ہوئی، اور ان کی پیداوار کی شرح 1.41 فیصد رہی۔ مویشیوں (لائیو سٹاک) کی پیداوار کی گروتھ 3.1 فیصد رہی اور جنگلات کی گروتھ 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صنعتی شعبے کی گروتھ 3.57 فیصد متوقع ہے۔", "لارج سکیل منیوفیکچرنگ کے شعبے میں جولائی سے مارچ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق زبردست گروتھ ہوئی اور یہ 9.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔", "اس شعبے میں ٹیکسٹائل کی گروتھ 5.9 فیصد، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی گروتھ کی شرح 11.73 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 12.71 فیصد، نان میٹالک مصنوعات 24.31 فیصد، فارماسیوٹیکلز 12.57 فیصد، کیمیکلز 11.65 فیصد، آٹو موبائلز (گاڑیوں کی صنعت) کی شرح نمو 23.38 فیصد اور کھاد کی شرح نمو 5.69 فیصد رہی۔", "بجلی اور گیس کے شعبے کی گروتھ میں کمی ہوئی اور ان کی شرح نمو 22.96 فیصد ریکارڈ کی گئی ، تعمیراتی شعبے کی گروتھ میں اضافہ ہوا اور یہ 8.34 فیصد رہی۔", "رواں مالی سال خدمات کے شعبے کی گروتھ 4.43 فیصد متوقع ہے۔ ہول سیل اور ریٹیل کے شعبے میں گروتھ کی شرح 8.37 فیصد رہی، ٹرانسپورٹ، سٹوریج اور مواصلاحات کے شعبے کی گروتھ میں کمی رہی اور ان کی گروتھ 0.61 فیصد ہوئی، فنانس اور انشورنس کے شعبے میں 7.84 فیصد کے ساتھ گروتھ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔", "ہاؤسنگ، جنرل گورنمنٹ خدمات اور دیگر نجی خدمات کے شعبوں کی گروتھ میں اضافہ ہوا، ہاؤسنگ کے شعبے میں 4.01 فیصد، جنرل گورنمنٹ خدمات 2.20 فیصد اور نجی خدمات کے شعبے میں گروتھ 4.64 فیصد رہی۔", "رواں مالی سال جی ڈی پی کا کرنٹ مارکیٹ کے لحاظ سے حجم 47709 ارب روپے رہا اور اس میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 14.8فیصد اضافہ ہوا۔ ", "گذشتہ برس جی ڈی پی کا حجم 41556 ارب روپے تھا۔ اسی طرح ملک کی فی کس آمدنی میں بھی اضافے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو حکومت کے مطابق ڈالر ٹرم میں اس سال 1543 ڈالر ہو گئی جبکہ وہ گذشتہ سال 1369 ڈالر تھی۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-62576057", "summary": "ہر شخص اس مہنگائی کا توڑ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی حل نکال رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کے پاس اس کا ایک حل یہ ہے کہ مہنگی اشیا خریدنے کی بجائے وہی اشیا سیل میں سے خریدی جائیں تو آپ اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں۔", "id": "2a810917-c1fa-4a2d-b25c-55d631de4713", "article": ["پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے طوفان نے تو سب کو ہی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن ایک سوال عام ہے کہ اس سب کا حل کیا ہے؟ ", "کوئی یہ پوچھ رہا ہے کہ گھر کا بجٹ کیسے بنائیں تو کوئی اس پریشانی سے دوچار ہے کہ پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا ہو گا۔ ", "ہر شخص اس مہنگائی کا توڑ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی حل نکال رہا ہے۔ ", "بہت سے لوگوں کے پاس اس کا ایک حل یہ ہے کہ مہنگی اشیا خریدنے کی بجائے وہی اشیا سیل سے خریدی جائیں تو آپ اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں۔ ", "حمیرا دو بچوں کی ماں ہیں اور انھیں یہ پریشانی ہے کہ بچوں کے سکول کھلنے والے ہیں اور انھیں نئی کلاس کے لیے نئی چیزیں درکار ہوں گی۔ ", "بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ‘میں اور میرے شوہر دونوں ہی نوکری کرتے ہیں۔ پہلے ہم دونوں مل کر اتنا کما لیتے تھے کہ سوچے سمجھے بغیر کسی بھی برینڈ کے کپڑے، جوتے اور گھر کی روزمرہ کی چیزیں خرید لیتے تھے۔‘ ", "‘جب ایک دم سے مہنگائی بڑھی تو ہم نے زیادہ خیال نہیں کیا اور پرانے انداز میں شاپنگ کی۔ جہاں ہمارے گھر کا مہینے کا سامان 25 ہزار روپے کا آتا تھا تو وہی سامان اب 40 ہزار کا آیا اور یہی حال کپڑوں، جوتوں اور گھر کی دیگر ایشا کا ہے۔ اس لیے اب ہم مہنگے سٹور پر جانے کی بجائے ان سٹورز پر جاتے ہیں جہاں سیل لگی ہوتی ہے۔‘ ", "وہ مزید کہتی ہیں کہ ‘یہ سب کرنے کا مقصد بس اتنا ہے کہ جہاں سے ہم پیسے بچا سکتے ہیں وہاں سے بچا لیں۔ کچھ سیلز بہت اچھی ہوتی ہیں لیکن کچھ سیلز عوام کے لیے صرف دھوکہ ہی ہوتا ہے۔‘ ", "اسی طرح اعتزاز احمد بھی متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ منسلک ہیں۔", "انھوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نوکری کرتا ہوں اور ہمارے گھر میں تین افراد ہیں لیکن جس حساب سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، لگتا ہے کہ خرچہ چھ افراد کا ہے۔‘", "’اب ہم سوچتے ہیں کہ کپڑوں، جوتوں اور دیگر اضافی اشیا چھوڑ کر صرف کھانا پینا پورا ہو جائے تو وہی کافی ہے۔ پہلے ہم مہنگے چاول لے کر آتے تھے لیکن اب تو جو سستے مل جائیں وہی استعمال کر لیتے ہیں۔ جہاں سیل نظر آتی ہے وہاں سے چیزیں لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ میری اہلیہ بھی اب سیل سے ہی شاپنگ کرتی ہیں تاکہ پیسوں کی بچت ہو سکے۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ ‘میرے گھر میں صرف میں اکیلا کمانے والا ہوں۔ پہلے کپڑے یا کوئی اور چیز آرام سے لے لیا کرتے تھے۔ اب تو یہ انتظار بھی کرنا پڑتا ہے کہ کب سیل لگے تو خریداری کریں۔ جو چیز چاہیے ہوتی ہے ہم تو پہلے ہی اس کی ونڈو شاپنگ کر لیتے ہیں اور پھر سیل لگتی ہے تو فوراً اس چیز کو خرید لیتے ہیں۔‘", "اپنے جذبات کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ‘ویسے اگر دیکھا جائے تو سیل میں سے شاپنگ کرنا ہمارے لیے فائدہ مند عمل ہے لیکن چیزوں کے لیے انتظار کرنا کبھی کبھی احساس محرومی بھی دلاتا ہے۔ اب تو افسوس بھی ہوتا ہے کہ ہم زندگی کی بنیادی چیزیں آرام سے نہیں خرید سکتے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اعتزاز احمد کہتے ہیں کہ ‘اگر مجھ سے پوچھا جائے تو پیسے بچانے کے لیے ہم سیل سے چیزیں خرید تو لیتے ہیں لیکن سیل میں لگی ستر فیصد چیزیں اکثر غیر معیاری ہوتی ہیں یا ان کی میعاد ختم ہونے والی ہوتی ہے۔ جہاں سیل کا فائدہ ہوتا ہے تو یہ نقصانات بھی ہیں کہ آپ ایک مخصوص چیز لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ آپ سو فیصد اپنی پسند سے چیز نہیں لے پاتے۔‘", "وہ مزید کہتے ہیں کہ اکثر تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ دکاندار ہماری نفسیات سے کھیلتے ہیں۔ ", "’اگر کوئی چیز سو روپے کی ہے تو سیل کا بورڈ لگا دیتے ہیں اور وہی چیز سو روپے میں ہی سیل میں فروخت کر رہے ہوتے ہیں اور ہم لوگ بیوقوف بنتے ہیں کہ سیل ہے، سستی مل رہی ہے اس لیے فوراً خرید لیتے ہیں۔‘", "عرفان اقبال شیخ ایف پی سی سی آئی (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے صدر ہیں اور الفتح سٹور کے مالک ہیں۔ ", "انھوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لوگوں کی قوت خرید میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔ ", "‘آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس بار ہر برینڈ اور دکاندار نے پہلے کی نبست سیلز زیادہ لگائی ہیں اور ایسا نہیں کہ دس اور پندرہ فیصد سیل لگی ہو۔ اس بار تیس، چالیس اور پچاس فیصد تک سیلز لگائی جا رہی ہیں۔‘ ", "ان کا مزید کہنا ہے کہ ‘ویسے تو دینا بھر میں پورا سال ہی سیل لگی ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں۔ سارا سال تو نہیں لیکن سیل لگانے کا ٹرینڈ یہاں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگ اب تہواروں اور مخصوص دنوں سے منسلک سیلز لگا رہے ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ خریداری کر سکیں۔‘", "کیا ان سیلز کا کسٹمر اور دکاندار دونوں کو فائدہ ہوتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں عرفان اقبال کا کہنا تھا کہ ‘سیل دونوں پارٹیوں کے لیے فائدہ مند ہے، کسٹمر کو بھی فائدہ ہوتا ہے لیکن یہاں زیادہ فائدہ دکاندار کو ہو رہا ہے۔‘", "عرفان اقبال نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر چیز کا ایک سیزن ہوتا ہے۔ جیسے خواتین گرمیوں میں میک اپ زیادہ نہیں خریدتی ہیں۔ یہ سردیوں میں زیادہ فروخت ہوتا ہے کیونکہ شادیاں سردیوں میں زیادہ ہوتی ہیں لیکن دکاندار نے تو اپنا مال فروخت کرنا ہے۔‘", "’اس لیے وہ آف سیزن سیل لگا دیتے ہیں کہ کم از کم خواتین فوری ضرورت نہ ہونے کے باوجود خریدیں گی تو سہی۔ یہی حکمت عملی ہر چیز کو فروخت کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور خریدار کی نفسیات سے کھیلا جاتا ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’دیکھا جائے تو یہ سب اس لیے کیا جاتا ہے کہ کاروبار کرنے والے شخص کا پیسہ مارکیٹ میں گردش کرتا رہے۔ جہاں پیسے کی گردش رک جاتی ہے وہاں مارکیٹ نیچے چلی جاتی ہے۔‘ ", "عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ ‘اس کے علاوہ دکاندار سیل اس لیے بھی لگاتے ہیں تاکہ اپنی انوینٹری کو پرانی چیزوں سے خالی کر کے نئی اشیا لگائیں کیونکہ چیزوں کی معیاد ختم ہو رہی ہوتی ہے۔‘", "’اس لیے سب سے پہلے ہم کوشش کرتے ہیں کہ اس سٹاک کو نکالیں۔ یہ فکر بھی ہوتی ہے کہ چیزوں کی میعاد ختم ہو گئی تو سارا پیسہ ضائع ہو جائے گا۔ اس لیے اسے سستے داموں بیچ کر کچھ تو پیسوں کی ریکوری ہو جائے۔‘ ", "‘آج کل کوئی چیز اٹھا کر دیکھ لیں، ہمارا کسٹمر چاہتا ہے کہ اس کی ہر چیز اپ ڈیٹ ہو۔ کپڑے، جوتے یا کوئی اور استعمال کی چیز، انھیں ہمیشہ نئی کلیکشن سے کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے۔‘", "’اس لیے برینڈز کی بھی مجبوری بن گئی ہے کہ وہ ہر چند ہفتوں بعد اپنی نئی کلیکشن نکالتے ہیں۔ اس وجہ سے اپنا سٹوریج خالی کرنے کے لیے دکانداروں کو سیل لگانا پڑتی ہے۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cl7z7npl4p4o", "summary": "انڈیا کے ساتھ حالیہ تناؤ کینیڈا کے مغربی اتحادی ممالک کے لیے بھی، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جہاں بڑی تعداد میں سکھ رہتے ہیں، پریشانی کا باعث بنتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ وہ انڈیا کو چین کے خلاف ایک جمہوری مقابلے کے طور پر مثبت نظریے سے دیکھتے ہیں۔", "id": "cl7z7npl4p4o", "article": ["مودی کو ’گلے لگا کر سفارت کاری‘ کے لیے جانا جاتا ہے لیکن دونوں رہنماؤں نے صرف مصافحہ کیا اور ٹروڈو سٹیج سے جلد ہی جاتے ہوئے نظر آئے", "سفارت کاری کی دنیا میں یہ غیر معمولی بات ہے کہ دو ایسے ممالک جو ایک دوسرے کو ’تزویراتی شراکت دار‘ کے طور پر دیکھتے ہوں، ایک دوسرے پر عوامی طور پر ناقابل معافی گناہوں کا الزام لگاتے ہوئے نظر آئیں اور محض چند گھنٹوں میں ہی ایک دوسرے کے حریف بن جائیں۔ ", "آج کل انڈیا اور کینیڈا کے درمیان کچھ ایسا ہی ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔", "پیر کے روز کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں اعلان کیا کہ انھیں تشویش ہے کہ انڈیا کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈین حکومت کا ممکنہ کردار ہے۔", "سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں کینیڈا کے شہر سرے کے ایک گردوارے کے باہر دو نقاب پوش افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔", "انڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر ایک مفرور دہشتگرد تھے جنھیں کینیڈا نے پناہ دی تھی اور کینیڈا ملک میں ان کی سرگرمیوں کو آزادی اظہار اور ’رول آف لا‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔", "لیکن ٹروڈو کی طرف سے لگائے گئے الزامات غیر معمولی تھے، جس میں انھوں نے انڈیا پر حسّاس نوعیت کا الزام عائد کیا تھا۔", "ٹروڈو نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس معاملے میں شمولیت کی وجہ سے کینیڈا ایک انڈین سفارت کار کو ملک بدر کر رہا ہے، جو انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سٹیشن چیف کے طور پر انڈین سفارت خانے میں مقرر تھے۔", "انڈیا نے اس الزام کا کافی جارحانہ جواب دیا اور چند ہی گھنٹوں کے اندر ایک کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔", "اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے لیکن یہ آثار نظر نہیں آ رہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی قدم پیچھے کھینچے گا۔", "سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں کینیڈا کے شہر سرے کے ایک گردوارے کے باہر دو نقاب پوش افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ملک سے باہر بسنے والے انڈین شہریوں کے لیے کینیڈا سب سے زیادہ پسندیدہ ممالک میں سے ایک ہے۔ ہر سال ہزاروں انڈین شہری بہتر زندگی کے لیے اس شمال امریکی ملک منتقل ہوتے ہیں اور ہر سال ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا نظر آیا ہے۔", "انڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا میں 17 لاکھ سے زائد انڈین نژاد شہری آباد ہیں، جن میں 8 لاکھ سے زیادہ سکھ ہیں۔ ", "اس کے علاوہ تین لاکھ سے زیادہ انڈین طلبا وہاں زیر تعلیم ہیں، جو کینیڈا میں زیر تعلیم تمام غیر ملکی طلبا کا تقریباً 40 فیصد ہیں۔", "ظاہر ہے اتنی بڑی آبادی زندگی کے ہر اہم پہلو کو متاثر کرے گی، چاہے وہ معاشی، سیاسی یا سماجی ہو۔", "یہ کینیڈا اور انڈیا کے درمیان تجارت سے بھی ظاہر ہوتا ہے جس کی مالیت 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ کینیڈا میں 400 سے زیادہ انڈین کمپنیاں سرگرم ہیں اور اسی طرح انڈیا میں کئی اہم کینیڈین کمپنیاں برسوں سے متحرک ہیں۔", "دونوں ممالک ان تعلقات کا اعتراف کرتے ہیں۔ انڈین حکومت نے سنہ 2021 میں ایک بیان میں بتایا تھا کہ انڈین ’تارکین وطن نے کینیڈا میں ہر شعبے میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘", "اس بیان میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی کہ سیاست کے میدان میں، خاص طور پر موجودہ ہاؤس آف کامنز میں 338 ممبران میں سے انڈین نژاد ممبران پارلیمان کی تعداد 22 ہے۔", "درحقیقت انڈین حکومت نے وزیراعظم مودی کے سنہ 2015 کے کینیڈا کے دورے کو ’تاریخی‘ قرار دیا تھا۔ اسی دورے پر انڈیا نے خلائی اور جوہری معاہدوں پر دستخط کیے اور دو طرفہ تعلقات کو ’سٹریٹجک پارٹنرشپ‘ میں تبدیل کیا اور اسی سال کے آخر میں جب ٹروڈو وزیراعظم منتخب ہوئے تو مودی نے انھیں سرکاری دورے پر انڈیا آنے کی دعوت دی تھی۔", "کینیڈا بھی دو طرفہ تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ’جمہوریت کی مشترکہ روایت‘ اور ’قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے مشترکہ عزم‘ پر مبنی ہیں لیکن اگر اتنا کچھ داؤ پر لگا ہو، تب رشتوں میں اچانک سے ایسی تبدیلیوں سے دور رس اثرات ہوتے ہیں۔", "حالیہ تناؤ کینیڈا کے مغربی اتحادی ممالک کے لیے بھی، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جہاں بڑی تعداد میں سکھ رہتے ہیں، پریشانی کا باعث بنتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ وہ انڈیا کو چین کے خلاف ایک جمہوری مقابلے کے طور پر مثبت نظریے سے دیکھتے ہیں۔", "حالیہ برسوں میں کینیڈا میں چند سکھ جماعتوں نے خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا", "انڈیا میں خالصتان تحریک بڑی حد تک ختم ہو چکی ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس تحریک کی حمایت کرنے والے پوسٹر کبھی کبھار انڈین پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں نظر آئے ہیں۔", "اس کے علاوہ اس سال اپریل میں انڈیا نے ایک خود ساختہ مبلغ اور سکھ علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کو مبینہ طور پر خالصتان کے مطالبات کو دوبارہ دہرانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انڈین پنجاب میں پھر سے تشدد کے خدشات پیدا ہوئے تھے لیکن انڈیا سے باہر حالات قدرے مختلف ہیں۔ ", "کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک، جہاں پر سکھوں کی بڑی تعداد ہے، ان میں سکھ علیحدگی پسندی سے متعلق سرگرمیاں نظر آتی رہتی ہیں۔", "مثلاً حالیہ برسوں میں کینیڈا میں چند سکھ جماعتوں نے خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔ کینیڈا میں انڈین سفارت کاروں کو قاتل قرار دینے والے پوسٹرز کی عوامی سطح پر نمائش کی گئی اور مبینہ طور پر ہندو مندروں کی دیواروں پر اشتعال انگیز پوسٹرز لگائے ہیں۔", "مارچ 2023 میں مظاہرین کینیڈا میں انڈیا کے سفارتی مشنوں اور قونصل خانوں کی سکیورٹی توڑ کر احاطے میں داخل ہو گئے تھے۔", "اس کے بعد انڈیا نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے کینیڈا میں خالصتان کے حامی مظاہرین پر تشویش کا اظہار کیا اور جون 2023 میں برامپٹن میں ایک پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی تصویر کشی کی گئی تھی، جنھیں امرتسر میں سکھوس کے مقدس گردوارے گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بولنے پر ناراض ان کے سکھ محافظوں نے سنہ 1984 میں گولی مار دی تھی۔ (انڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اندرا گاندھی کے قتل کے جواب میں ملک بھر میں سکھ مخالف فسادات میں 2000 سے زیادہ سکھ مارے گئے)۔", "اس گردوارے میں اندرا گاندھی کا فوج بھیجنے کا مقصد سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنا تھا جو خالصتان کے نام سے ایک آزاد وطن کا مطالبہ کرتے تھے۔ اس کارروائی میں سینکڑوں لوگ مارے گئے جن میں عسکریت پسند، فوجی جوان اور عام شہری شامل تھے۔", "خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اس پریڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندرا گاندھی خون آلود سفید ساڑھی پہنے ہوئے ہیں اور اپنے ہاتھ اوپر کیے ہوئے ہیں جبکہ پگڑی پوش افراد ان کی طرف بندوقیں تانے ہوئے ہیں اور پیچھے ایک پوسٹر ہے جس پر لکھا ہے ’بدلہ۔۔۔‘", "انڈیا نے اس عمل کو علیحدگی پسندی کی تحریک کے طور پر دیکھا اور احتجاج کیا۔ انڈیا میں کینیڈا کے ہائی کمشنر نے واقعے کی مذمت کیا۔ ", "انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس پریڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’میرے خیال میں علیحدگی پسندوں، انتہا پسندوں، تشدد کی وکالت کرنے والے لوگوں کو جگہ دیا جانا ایک بڑا بنیادی مسئلہ ہے۔‘", "اس پریڈ کے صرف 10 دن بعد ہردیپ سنگھ نجر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔", "وہ ریاست برٹش کولمبیا میں عوامی طور پر خالصتان کے لیے مہم چلاتے تھے اور وہ تیسری ممتاز سکھ علیحدگی پسند شخصیت تھے جن کی حالیہ مہینوں میں غیر متوقع طور پر موت ہوئی۔", "حالیہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا ہردیپ سنگھ نجر کی موت کی تحقیق کر رہا تھا لیکن پارلیمنٹ میں ٹروڈو کے اعلان سے پہلے اس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بارے میں عوامی سطح پر کچھ نہیں کہا تھا۔", "تاہم حال ہی میں جب ٹروڈو جی ٹوئنٹی اجلاس کے لیے انڈیا آئے تو تعلقات میں سرد مہری صاف طور پر نظر آئی۔ ", "مودی کو ’گلے لگا کر سفارت کاری‘ کے لیے جانا جاتا ہے لیکن دونوں رہنماؤں نے صرف مصافحہ کیا اور ٹروڈو سٹیج سے جلد ہی جاتے ہوئے نظر آئے۔ ", "جب ٹروڈو نے عوامی سطح پر انڈیا پر الزام لگایا تب یہ بات سامنے آئی کہ انھوں نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مبینہ طور پر انڈیا کے ملوث ہونے کے بارے میں اپنے حالیہ دورے کے دوران انڈیا کو آگاہ کیا تھا لیکن حکومت نے ان کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔", "ٹروڈو کے اعلان کے بعد انڈیا میں مبصرین نے ان الزامات پر سخت اعتراض کیا۔ ان الزامات پر انڈیا کی خفییہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہم نے کبھی لوگوں کو قتل نہیں کیا۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’یہ الزام مجھے عجیب لگ رہا ہے۔ اس طرح کی چیز کبھی نہیں ہوئیں۔‘", "کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے تاہم اطلاع دی ہے کہ کینیڈا کے پاس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈین اہلکار کے ملوث ہونے کی معلومات ہیں۔", "اگرچہ یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اتنی بری طرح اور اتنی تیزی سے خراب ہوں گے لیکن سنہ 2018 میں بھی تعلقات میں تلخی کے آثار موجود تھے، جب ٹروڈو دورے پر انڈیا آئے تھے۔", "کینیڈا نے ٹروڈو کے انڈیا میں قیام کے دوران ایک مبینہ سکھ انتہا پسند کو سرکاری طور پر کھانے کی دعوت دی تھی، جسے انڈیا نے اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا۔ ", "کینیڈا نے اس دعوت کو منسوخ کر دیا لیکن سرد مہری جاری رہی۔", "جب ٹروڈو سنہ 2018 میں انڈیا پہنچے تھے تو ان کے استقبال کے لیے کوئی بھی سینیئر وزیر ہوائی اڈے پر نہیں گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی سے ان کی ملاقات ان کے آٹھ روزہ دورے کے اختتام پر ہوئی، جنھوں نے ملاقات سے ایک دن قبل ٹوئٹر پر ٹروڈو کا انڈیا میں خیرمقدم کیا تھا۔", "اس سرد مہری کو ٹروڈو کی کابینہ میں مبینہ طور پر خالصتان سے وابستہ رہنماؤں کے ساتھ جوڑتے ہوئے ایک تجزیہ کار نے بی بی سی کو اس دورے کے دوران بتایا تھا کہ یہ کینیڈین وزیراعظم کے لیے ایک ’بڑا جھٹکا‘ ہے۔", "اب یہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ سنہ 2018 میں اور حالیہ جی 20 اجلاس کے دوران ٹروڈو کے لیے سرد مہری کینیڈا میں خالصتان سے متعلق سرگرمیوں سے جڑی تھی۔", "وہاں کے 17 لاکھ ہندوستانیوں میں آٹھ لاکھ سے زیادہ سکھ ہیں حالانکہ ان میں سے زیادہ تر کا خالصتان مہم سے کوئی تعلق نہیں لیکن سکھوں کی آبادی کینیڈا کی آبادی کا دو فیصد سے زائد ہے اور بعض علاقوں میں وہ انتخابی نتائج کو متاثر کرتے ہیں۔", "ہردیپ سنگھ نجر کی آخری رسومات کی تصویر", "یہ اب واضح ہے کہ انڈیا اور کینیڈا کے تعلقات میں سرد مہری کی جڑیں انڈین پنجاب میں ہیں جس کی شروعات تو انڈیا کی تقسیم تک جاتی ہے لیکن 1980 اور 90 کی دہائیوں میں یہ کافی سرگرم ہوئی تھی۔", "ابتدائی طور پر خالصتان تحریک پر امن تھی لیکن 1980 کی دہائی کے وسط تک یہ عسکریت پسندی کی جانب مڑ چکی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔", "ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار مشکوک ہیں لیکن تشدد کے نشانات مختلف طریقوں سے آج بھی ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور فی الحال دو ایسے ممالک کے لیے ایک سفارتی چیلنج میں تبدیل ہو گئے ہیں، جن میں مضبوط باہمی تعلقات موجود تھے۔", "فی الحال یہ واضح نہیں کہ دو طرفہ تعلقات میں بے رخی کیا شکل اختیار کرے گی اور دونوں ممالک میں سے کون پیچھے ہٹے گا۔", "لیکن واشنگٹن میں قائم ولسن سینٹر نامی تھنک ٹینک سے وابستہ محقق مائیکل کگلمین کا کہنا ہے کہ یہ انڈیا اور کینیڈا کے تعلقات کے لیے خاص سفارتی چیلنج بن گیا ہے، جس میں نئی دہلی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ کینیڈا کو سکھ رہنماؤں سے متعلق انڈیا کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔", "ان کا مزید کہنا ہے کہ ’جبکہ کینیڈا جو مغربی جمہوریت ہے اور آزادی اظہار اور قانون کے احترام کے بارے میں بہت مضبوط موقف رکھتا ہے تو اس سب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی حکومت ایسے کام نہیں کرے گی جس طرح انڈین حکومت چاہتی ہے۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ تنازع لمبے عرصے تک جاری رہے گا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c51l1lvd6w2o", "summary": " پنجاب میں 2022 کے سیلاب سے جو نقصان ہوا اس میں دریائے سندھ کا ہاتھ بہت کم ہے۔ یہاں کوہ سلیمان کے برساتی نالوں نے تباہی مچائی مگر کیا اس سے بچا جا سکتا تھا۔ ", "id": "c51l1lvd6w2o", "article": ["سیلاب نے پاکستان میں سنہ 2022 میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور حکام اس کا الزام زیادہ تر موسمیاتی تبدیلی کو دے رہے ہیں لیکن کیا حکومت خود بھی اس کی ذمہ دار ہے اور کتنی؟ ", "اس سوال کا جواب ہم نے سیلاب کے ختم ہونے کے ساتھ ہی تلاش کرنا شروع کیا۔ اس کے لیے ہم نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے لے کر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتے خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے ہوتے ہوئے دریائے سندھ کے ڈیلٹا تک کا سفر کیا ہے۔", "ڈاکومینٹری سیریز کی اس تیسری قسط میں ہم دریائے سندھ کے ساتھ چلتے صوبہ پنجاب کا سفر کر رہے ہیں۔ دریائے سندھ اوپر سے سیلاب کا سارا پانی لے کر یہاں پہنچا تھا۔ لیکن پنجاب میں سیلاب سے جو نقصان ہوا اس میں دریائے سندھ کا ہاتھ بہت کم ہے۔ یہاں کوہ سلیمان کے برساتی نالوں نے تباہی کی اور ہم کوہ سلیمان ہی میں چل کر دیکھیں گے کہ کیا اس سے بچا جا سکتا تھا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58928517", "summary": "نوجوان کے والد گلاب بھنگوار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گذشتہ شب وہ سوئے ہوئے تھے کہ ڈھائی بجے کے قریب دستی بم پھینکا گیا۔ اُنھیں تین افراد کے پیروں کے نشان ملے ہیں۔", "id": "5813042a-fa83-4941-afbc-2cdf487fe987", "article": ["سندھ کے ضلع کشمور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر دستی بم کا حملہ کیا گیا ہے جس میں لڑکی ہلاک جبکہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ", "کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کے علاقے بخشاپور کے علاقے گاؤں بڈھو بھنگوار میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا۔ بخشاپور پولیس کے ایس ایچ او حسین علی شاہانی کے مطابق گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کی چارپائی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زاہد علی بھنگوار شدید زخمی جبکہ ان کی بیوی زبیداں بروہی ہلاک ہو گئیں۔", "بخشاپور پولیس کے ایس ایچ او حسین علی شاہانی کے مطابق چھ ماہ قبل زاہد علی بھنگوار اور مسمات زبیداں بروہی نے کورٹ میرج کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے اور گذشتہ شب انھوں نے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ ", "پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے نوابشاہ اور دیگر شہروں میں پولیس ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔", "نوجوان کے والد گلاب بھنگوار نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ شب وہ سوئے ہوئے تھے کہ ڈھائی بجے کے قریب دستی بم پھینکا گیا۔ اُنھیں تین افراد کے پیروں کے نشان ملے ہیں۔ بقول اُن کے اس سے قبل بھی ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔", "گلاب بھنگوار پرائمری استاد ہیں جبکہ ان کا بیٹا کالج میں زیر تعلیم ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ لڑکے نے معلوم نہیں کیسے لڑکی کو پسند کیا۔ وہ رشتہ لے کر زبیدہ کے گھر گئے، معززین کو بھی ساتھ لے گئے لیکن وہ قبیلے سے باہر رشتے کے لیے راضی نہیں ہو رہے تھے۔ بعد میں اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ بدلے میں رشتے دیں جو اُنھوں نے نہیں دیا۔", "’لڑکا لڑکی کو لے کر عدالت میں چلا گیا اور شادی کر لی۔ چند ماہ وہ روپوش رہے اس کے بعد گھر واپس آ گئے۔ وہ دوبارہ لڑکی والوں کے پاس گئے کہ اب درگزر کریں لیکن لڑکی کے والد نے کہا کہ اُنھیں اپنی لڑکی واپس چاہیے۔ وہ کسی صورت میں ماننے کو تیار نہیں تھے اور بدلہ لینے کا کہہ رہے تھے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بخشاپور میں ہی 25 سالہ میمونہ سومرو کو بھی مبینہ طور پر غیرت کے نام گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میمونہ کے والد اعجاز سومرو نے سسر اور دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔", "ایف آئی آر میں اُنھوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی 15 سال قبل ذاکر حسین سے شادی ہوئی تھی اس کی 10 سالہ بیٹی بھی ہے، اس کا شوہر بیمار رہتا ہے جبکہ سسر و دیگر اس پر تشدد کرتے تھے۔ وہ بیٹی کو لینے گئے لیکن اُنھوں نے اجازت نہیں دی اسی دوران بیٹی نے رو کر کہا کہ اگر آپ مجھے نہیں لے گئے تو یہ مجھے مار دیں گے۔", "فریادی کے مطابق وہ رات اُنھوں نے وہاں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ شام ڈھلے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ سسر اور دیور اسلحہ لے کر آئے اور کہا کہ تم لوگوں نے ہمیں تنگ کیا آج اس کو مار دیں گے۔ ", "’اُنھوں نے ہمیں دھمکی دی اور لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور اس پر فائر کیا جو اس کی آنکھ کے قریب لگا۔‘ اُن کے مطابق اُنھیں کمرے میں بند کر دیا گیا اور ملزمان لاش ساتھ لے گئے بعد میں اُنھیں گھر سے نکال دیا۔", "اعجاز سومرو نے بتایا کہ اُنھوں نے مقامی معززین کو شکایت کی جس کے بعد لڑکی کی لاش ان کے حوالے کی گئی ہے۔ ", "انسانی حقوق کمیشن کے ضلعی کوآرڈینیٹر امداد کھوسو کے مطابق زبیداں بروہی اور میمونہ سمیت پانچ خواتین کو رواں ماہ غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔", "سکھر میں سندھ سہائی ستھ نامی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے صرف چھ ماہ میں 66 خواتین اور 25 مردوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جس میں سر فہرست ضلع کشمور تھا جہاں 13 خواتین قتل ہوئیں۔ ", "دوسرے نمبر پر ضلع شکارپور ہے جہاں نو خواتین اور پھر جیکب آباد ہے جہاں آٹھ خواتین کو قتل کیا گیا۔ ", "اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی واقعات پیش آئے۔ ", "تنظیم کی سربراہ عائشہ دھاریجو کے مطابق کشمور، شکارپور، گھوٹکی اور سکھر کے کچے کے علاقوں میں خواتین کو قتل کر کے لاش تک دریا میں بہانے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔", "امداد کھوسو کا کہنا ہے کہ کشمور میں کئی قبائل میں تنازعات جاری ہیں جس میں دشمنی کے علاوہ ایک قسم کا سماجی اور ذاتی قطع تعلق ہو جاتا ہے اور لوگ رشتے داریاں بھی کرنا پسند نہیں کرتے۔ ", "’یہ کچے کا علاقہ ہے جہاں صرف 15 روز میں قبائلی تنازعات میں 13 سے 14 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اس بدامنی میں پولیس کوئی مؤثر کارروائی نہیں کرتی۔ ہر قبیلہ اپنا نام و ناموس پر مغرور ہے جس میں عورت اپنی مرضی کا اظہار یا شادی کرنے کا حق نہیں رکھتی۔‘", "عائشہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ ’پولیس اپنا کردار ادا نہیں کرتی جس وجہ سے مقتول خواتین کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا اور معاملہ جرگوں میں چلا جاتا ہے۔ وومین کمپلین سیل کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ تک محدود ہیں، باقی جگہ یا موجود نہیں اور اگر ہیں تو غیر فعال ہیں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cnepjg2gr0lo", "summary": "سنہ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شدت پسندی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ نقصان سکیورٹی فورسز کا ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان واپس اس دور کی طرف جا رہا ہے، جب شدت پسندی کے زیادہ واقعات رونما ہو رہے تھے۔", "id": "cnepjg2gr0lo", "article": ["70 سالہ نوکر خان کے مطابق مرنے والے محمد صلاح کے دو کمسن بچے ہیں جن میں ان کا پانچ سالہ بیٹا ان کا وارث ہے", "’مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں میرے خاندان کے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان میں سے ایک میرا بھتیجا تھا جو سات بہنوں کا اکلوتا بھائی اور دو معصوم بچوں کا باپ تھا۔‘", "یہ کہنا ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوکر خان کا جن کے ایک بھتیجے کی ہلاکت کے علاوہ ایک اور بھتیجے کا بیٹا مستونگ میں 12ربیع الاوّل کو ہونے والے خود کش حملے میں مارے گئے۔", "بلوچستان میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور سے بدامنی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے لیکن رواں سال کے دوران مستونگ میں ہونے والا یہ خود کش حملہ شدت پسندی کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔", "سرکاری حکام کے مطابق اس خود کش حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔", "پاکستان میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹیڈیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندی کے واقعات میں مسلسل اور تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔", "پاکستان میں حکام کی جانب سے ان واقعات کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر شدت پسند تنظیموں پر عائد کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں تاہم نہ صرف افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت بلکہ ماضی کی حکومتیں بھی ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتی رہی ہیں۔", "پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور کیا پاکستان دوبارہ سے شدت پسندی کے سابقہ دور کی جانب بڑھ رہا ہے؟", "حکام کے مطابق مستونگ دھماکے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے", "مستونگ میں 12 ربیع الاوّل کے واقعے نے کئی خاندانوں کا اجاڑ کر رکھ دیا۔ اس واقعے میں بعض خاندانوں کے دو یا اس سے زیادہ افراد مارے گئے جن میں نوکر خان کا خاندان بھی شامل ہے۔", "نوکر خان کا تعلق بنیادی طور پر بلوچستان کے ضلع کچھی سے ہے لیکن وہ گرمیوں میں اپنے خاندان اور قبیلے کے دیگر افراد کے ہمراہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نقل مکانی کرتے ہیں۔", "ان کی عمر 70 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ وہ ایک پیر سے معذور بھی ہیں۔ اس واقعے میں نوکر خان کا 22 سالہ بھتیجا محمد صلاح اور دوسرے بھتیجے کا بیٹا نور االلہ مارا گیا۔ ", "ایک چھوٹے سے خیمے میں اپنے ساتھ بیٹھے ایک کمسن بچے کی جانب اشارہ کرتے ہوَئے نوکر خان نے کہا ’یہ میرے مرنے والے بھتیجے کا بیٹا ہے۔ بھلا اب یہ چھوٹا بچہ اپنے خاندان کو کیسے سنبھالے گا۔‘", "نوکر خان بتاتے ہیں کہ ’محمد صلاح یتیم تھا۔ ہم نے اس کی جلدی شادی کرائی۔ اس کے دو کمسن بچے ہیں جن میں اس کا یہ پانچ سالہ بیٹا ان کا وارث ہے۔ بھلا یہ بتائیں کہ یہ بچہ اب اپنے والد کی سات بہنوں، اپنی والدہ، اپنی بہن اور خود اپنا خیال کس طرح رکھ سکے گا۔‘", "’ان کی بھی ذمہ داری میرے کندھوں پر آ گئی جبکہ میری اپنی حالت آپ کے سامنے ہے کہ میرے لیے چلنا پھرنا مشکل ہے۔‘", "کھڈ کوچہ کے علاقے شریف آباد کے شفیع محمد کے خاندان کے بھی دو افراد مستونگ میں مارے گئے جن میں ان کا بڑا بھائی ولی محمد اور چچازاد بھائی فیض سلطان شامل ہیں۔", "شفیع محمد خود بھی اس جلوس میں شریک تھے لیکن وہ اس مقام سے کچھ فاصلے پر تھے جہاں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑایا تھا۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات نہیں تھے۔", "ان کا کہنا تھا کہ ولی محمد کے آٹھ بچے ہیں اور وہ ٹرک چلا کر اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرتے تھے جبکہ ان کے چچازاد بھائی فیض سلطان کے بھی دو بچے ہیں اور وہ ایک چھوٹا سا کیبن چلا کر گزارا کرتے تھے۔‘", "انھوں نے دکھ بھری آواز میں بتایا کہ ’بھائی کے بچوں میں سے جن کو اپنے والد کے دنیا سے چلے جانے کی سمجھ بوجھ نہیں وہ پوچھتے ہیں کہ ابو کب آئیں گے۔ اب ہم ان کو کس طرح سمجھائیں کہ ان کے والد دنیا میں نہیں رہے۔‘ ", "شفیع محمد نے بتایا کہ اس سانحے کے بعد حکومت کا نہ کوئی فرد آیا اور نہ ہی کس نے پوچھا کہ جو خاندان اجڑ گئے ان کا کیا ہو گا۔", "سنہ 2022 کے مقابلے میں اس سال شدت پسندی کے واقعات میں ہونے والی اموات کی تعداد 19 فیصد زیادہ ہے", "سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر کے مہینے تک پاکستان میں شدت پسندی کے 450 سے زائد واقعات رونما ہوئے۔", "رپورٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہہ ماہی میں شدت پسندی کے واقعات میں 284 ہلاکتیں ہوئیں۔ سال کی تیسری سہہ ماہی میں ان کی تعداد بڑھ کر 445 ہو گئی اور اس طرح تین ماہ میں ان واقعات میں 57 فیصد اضافہ ہو گیا۔", "رپورٹ کے مطابق ستمبر تک ہونے والے واقعات میں 386 سکیورٹی اہلکار مارے گئے، 333 عام شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ 368 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔", "رپورٹ میں کہا گیا ہے ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا اور دوسرے نمبر پر بلوچستان میں ہوئیں جبکہ سندھ ، پنجاب اور اسلام آباد میں یہ تعداد نسبتاً کم ہے۔", "رپورٹ کے مطابق دونوں صوبوں میں شدت پسندی کے واقعات کے رحجان میں گزشتہ پانچ سال میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور سنہ 2022 کے مقابلے میں اس سال ایسے واقعات میں ہونے والی اموات کی تعداد 19 فیصد زیادہ ہے۔", "سنہ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شدت پسندی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ نقصان سکیورٹی فورسز کا ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان واپس اس دور کی طرف جا رہا ہے، جب شدت پسندی کے زیادہ واقعات رونما ہو رہے تھے۔", "چترال سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں تحریک طالبان اور بعض دیگر شدت پسند تنظیموں کے حملوں کے بعد پاکستان میں سرکاری حکام نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کو مورد الزام ٹھرانا شروع کیا۔", "جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ کہا تھا کہ افغانستان یہ جانتا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کہاں ہے۔", "بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں پاکستان دشمن سرگرمیوں کے منصوبوں، وہاں پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کی مکمل ڈوزِیئر افغان حکومت کو فراہم کی گئی ہے۔", "ان کا کہنا تھا کہ ’ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت سے افغانستان کو اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنا چاہیے تھا لیکن تاحال افغان حکومت کی جانب سے اس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی بجائے افغانستان میں موجود شرپسند عناصر نے جلتی پر تیل ڈالنے کا منصوبہ بنایا تاکہ پاکستان میں حساس نوعیت کے معاملات میں دہشت گردی کا الزام پاکستانی اداروں پر لگایا جا سکے۔‘", "نگراں وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔", "’ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم نے کسی کی بالادستی اور جارحیت کو کبھی قبول نہیں کیا۔‘", "رپورٹ کے مطابق ستمبر تک ہونے والے واقعات میں 386 سکیورٹی اہلکار مارے گئے", "جب افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی کے بارے پاکستانی حکام کے الزامات کو سینیئر صحافی فرزانہ علی کے سامنے رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کے بارے جو بات کی، اس میں کوئی شک نہیں۔", "انھوں نے کہا کہ ’15 اگست کو طالبان کے آنے کے بعد افغانستان میں جیلوں سے جو لوگ نکلے، ان میں سے بعض وہ تھے جو پاکستان کی مطلوب لوگوں کی فہرست میں شامل تھَے۔‘", "’2021 اور 2022 میں افغانستان میں دھماکوں میں یا دوسرے واقعات میں جو لوگ مارے گئے ان کی فہرست کو دیکھ لیں۔ تحریک طالبان یا دوسرے گروپوں کے لوگ وہاں مارے جا رہے ہیں جو اس بات کی گواہی ہے کہ ٹی ٹی پی وہاں موجود ہے۔‘", "فرزانہ علی نے کہا کہ یکم نومبر سے غیر ملکی تارکین وطن کو واپس ان کے ملکوں میں بھیجنے کا جو فیصلہ کیا گیا ان میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان ہے۔", "’ظاہر ہے کون غیر ملکی تارکین وطن کو اپنے ملک میں رکھے گا؟ لیکن شاید ٹائمنگ کا مسئلہ تھا یا اس کو غلط انداز سے ڈیل کیا گیا جس سے نفرتوں میں اضافہ ہو گا۔‘ ", "ان کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر نفرتوں کاایک طوفان برپا ہے۔ بے روزگار لوگوں کی ایک بڑی تعداد افغانستان میں ہو گی۔ ان کا گھر بار نہیں ہو گا تو پھر کیا ہو گا۔ افغان حکومت کے جو جوابات آ رہے ہیں وہ افسوسناک اور حیران کن ہیں۔ ان کے بارے میں سوچنا ہوگا کہ معاملہ ٹھیک طرف نہیں جا رہا۔ پاکستان کی جانب سے بھی سخت بیانات آرہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔‘", "’جو باتیں انھوں نے کی یا یہاں سے ہوئیں، ان سے لگتا ہے کہ وہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔‘", "واضح رہے کہ افغان حکام افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات کے حوالے سے الزامات کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں جبکہ ماضی میں افغان حکام پاکستان پر افغانستان میں مداخلت اور عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1p9j164ego", "summary": "پورا ٹورنامنٹ گزر گیا مگر بابر اعظم اس حقیقت کا ادراک نہ کر پائے کہ حارث رؤف کی تباہ کن پیس پاور پلے میں ان کی اپنی ٹیم سے زیادہ مخالف بیٹنگ کا موثر ہتھیار بن جایا کرتی ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم", "id": "cd1p9j164ego", "article": ["بابر اعظم کے قدم بوجھل تھے گویا گراؤنڈ سے واپس جانے پہ آمادہ نہ ہوں۔ وہ خود سے خوش نہیں تھے کہ گس ایٹکنسن کی جس گیند کو وہ مڈوکٹ فیلڈر کے اوپر سے باؤنڈری پار پہنچانا چاہتے تھے، وہ عادل رشید کے ہاتھوں میں محفوظ ہو چکی تھی۔", "بابر کا جانا ٹھہر چکا تھا۔ ورلڈ کپ میں ان کی یہ آخری اننگز ان کے پورے ٹورنامنٹ کا خلاصہ تھی کہ احتیاط اور جارحیت کے بیچ کا جو خلجان یہاں دکھائی دیا، وہ اس سارے ایونٹ میں پاکستانی کاوشوں کا عکاس تھا۔", "اس سے پہلے، ٹاس کے وقت، جب بابر اعظم جاس بٹلر کے ہمراہ کھڑے تھے اور میچ ریفری نے بٹلر کی جیت کا اعلان کیا تو بابر اعظم کے چہرے کا رنگ یوں بدل کر رہ گیا جیسے وہ ٹاس نہیں، میچ ہی ہار بیٹھے ہوں۔", "گو دونوں کپتانوں کے لئے اس میچ میں کچھ زیادہ معنویت بچی نہیں تھی مگر بابر کے برعکس جاس بٹلر کی ٹیم کا رویہ بے حد مثبت تھا، جن کی ٹیم ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے سیمی فائنل ہی نہیں، فائنل تک کے لئے فیورٹ قرار دی جا رہی تھی۔ ", "مگر اس کے بعد بیشتر نتائج اس پیشگوئی کے برعکس رہے۔ یہاں یہ اس انگلش ٹیم کا آخری میچ تھا جس میں شامل کئی کھلاڑی چار سال پہلے کی چیمپئین ٹیم کا حصہ تھے اور اب یہ اس گولڈن جنریشن کا آخری ورلڈ کپ میچ تھا۔", "یہاں سے انگلش کرکٹ آگے جس سمت بھی جائے، یہ طے ہے کہ بین سٹوکس، جو روٹ، عادل رشید، معین علی، جونی بئیر سٹو، ڈیوڈ ولی اور کرس ووکس اگلے ون ڈے ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سو، کھیلنے کو اور کوئی وجہ نہ بھی ہوتی، بھرم بہرحال ایک بنیادی وجہ تھی۔", "اور انگلش ٹیم نے اس میچ میں وہ بھرم پوری طرح سے نبھایا کہ بیٹنگ میں بھی نہایت مثبت اپروچ برتی گئی اور بولنگ میں بھی اتنا ہی مثبت رویہ رکھا گیا کہ جیسے یہ میچ ٹورنامنٹ کے تناظر میں بہت اہمیت کا حامل ہو۔", "ڈیوڈ وِلی اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل رہے تھے اور انہوں نے پہلے ہی اوور میں جس لینتھ کا چناؤ کیا، وہاں سے خفیف سی سوئنگ ملنا یقینی تھا۔ عبداللہ شفیق کی کوتاہ بینی پہ چوٹ کرنے کے بعد جلد ہی انہوں نے فخر زمان کے لئے بھی وہ دام بچھایا کہ پاکستان کی امیدوں کا محل وہیں مسمار ہو رہا۔", "پاکستان نے ٹاس ہارتے وقت جو رویہ اپنایا تھا، پورے میچ میں وہی باڈی لینگوئج پہ حاوی نظر آیا۔ ", "پورا ٹورنامنٹ گزر گیا مگر بابر اعظم اس حقیقت کا ادراک نہ کر پائے کہ حارث رؤف کی تباہ کن پیس پاور پلے میں ان کی اپنی ٹیم سے زیادہ مخالف بیٹنگ کا موثر ہتھیار بن جایا کرتی ہے۔ ", "شاہین آفریدی اپنے کنارے سے عمدہ بولنگ کر رہے تھے اور جو ہلکی سی بھی سوئنگ میسر تھی، اس سے انگلش اوپنرز کو مخمصے میں ڈالے ہوئے تھے مگر حارث رؤف نے جس نوعیت کی وائیڈ سے اپنے دن کا آغاز کیا، وہ ہدف سے اس قدر ہی پرے تھی جتنا بالآخر پاکستان اس میچ میں رہ گیا۔", "افتخار احمد بھی نو میچز گزر جانے کے باوجود کپتان کا اس قدر اعتماد حاصل نہ کر پائے کہ دوسرے کنارے سے انہیں اٹیک کرنے کا موقع دیا جاتا۔ جب حارث رؤف کے پہلے تین اوورز کی قیمت سوچ سے بھی تجاوز کرنے لگی، تب کہیں بابر نے گیند افتخار کو تھمایا مگر تب تک انگلش اوپنرز قدم پوری طرح جما چکے تھے۔", "اور پھر بیٹنگ میں پاکستان نے شاید سب کچھ ہی فخر زمان پہ چھوڑ رکھا تھا کہ ان کے رخصت ہوتے ہی تعاقب کی ساری امیدیں لپیٹ ڈالی گئیں۔ بابر اعظم کے بعد کچھ دیر رضوان رکے مگر رکے رکے سے ہی رہے۔ اس کے بعد سلمان آغا کے سوا جو بھی آیا، زیادہ رک نہ پایا۔ ", "ایونٹ ضائع ہو چکنے کے بعد بھی پاکستان یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ اس طرح کی سست وکٹ پہ لمبے مجموعے کے لئے نئی گیند پہ پاور پلے کا فائدہ اٹھانا ضروری ہوتا ہے۔ نہ تو پاکستانی بولنگ پہلے پاور پلے میں حریف بیٹنگ کے قدم روک پائی اور نہ ہی پاکستانی بیٹنگ اس مرحلے میں اپنے قدم بڑھا پائی۔", "شاید یہ میچ بھی قابلِ تسخیر ہو رہتا اگر پاکستان نیٹ رن ریٹ کے ناممکنہ بھوت کو سر پہ سوار نہ کرتا اور محض ایک آخری جیت کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ نارمل کرکٹ کھیلنے کو میدان میں پاؤں دھرتا۔ ", "مگر ٹاس پہ ہی بابر اعظم کا چہرہ جیسے زرد ہوا، اس کے بعد سب کچھ بے نظم، بے ضبط اور بے ربط سا ہو کر رہ گیا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cpe8xqvqd8no", "summary": "امریکہ کی پوپ سنگر برٹنی سپیئرز سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ ’پہلے غربت، پھر شہرت، پھر اپنے ہی خاندان کے ہاتھوں‘ بُری طرح پھنس جانے والے شخص پر کیا گزرتی ہے۔ یہی سب کچھ شامل ہے برٹنی سپیئرز کی کتاب ’دی وویمن اِن می‘ میں جو منگل کے روز مارکیٹ میں آئی ہے۔", "id": "cpe8xqvqd8no", "article": ["امریکہ کی پوپ سنگر برٹنی سپیئرز سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ ’پہلے غربت، پھر شہرت، پھر اپنے ہی خاندان کے ہاتھوں‘ بُری طرح پھنس جانے والے شخص پر کیا گزرتی ہے۔ ", "یہی سب کچھ شامل ہے برٹنی سپیئرز کی کتاب ’دی وویمن اِن می‘ میں جو منگل کے روز مارکیٹ میں آئی ہے۔", "برٹنی سپیئرز اپنی تمام زندگی تضحیک اور سوال وجواب کا شکار رہی ہیں اور ان کی یہی سب یاداشتیں اپنی تمام تر تلخیوں کے ساتھ اس کتاب میں موجود ہیں۔ ", "ایک نوجوان لڑکی اور گلوکارہ کے طور پر صحافیوں نے بار بار ان کی ذاتی اور جنسی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے۔ پھر بڑے ہونے پر ’کنزرویٹر شِپ‘ کے عدالتی فیصلے کے تحت ان کی زندگی کے تمام فیصلے طویل عرصے کے لیے ان کے والد کے اختیار میں چلے گئے، جس سے برٹنی کے بنیادی انسانی حقوق تک متاثر ہو گئے۔", "برٹنی اس دوران 13 برس تک اپنے دونوں بیٹوں کو بغیر اجازت نامے کے نہیں مل سکتی تھیں، اُن کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کر لیا گیا تھا یہاں تک کہ وہ اپنے کھانے کا انتخاب تک خود نہیں کر سکتی تھیں۔ ", "انھیں چائے یا کافی پینے سے منع کیا گیا تھا۔ جب وہ مانع حمل انٹرا یوٹرن ڈیوائس کو ہٹانا چاہتی تھیں تو ان کی یہ درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔", "ان کے والد کے زیر نگرانی رہنے کا عدالت کا عائد کردہ حکم دو سال قبل ہٹا دیا گیا تھا جب ایک جج نے فیصلہ دیا تھا کہ برٹنی سپیئرز دوبارہ اپنے فیصلے خود کر سکتی ہیں۔ ", " تاہم ان کی لکھی ہوئی اپنی زندگی کی یاداشت سے پتہ چلتا ہے کہ ان پابندیوں کا خاتمہ بھی خوش کن نہیں تھا۔", "وہ لکھتی ہیں ’مائیگرین (آدھے سر کا درد) اس جسمانی اور جذباتی نقصان کا صرف ایک حصہ ہے جو مجھے کنزرویٹر شِپ سے نکلنے کے بعد ہوا ہے۔‘", "وہ لکھتی ہیں کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میرے خاندان کو اس حقیقت کا اندازہ بھی ہے کہ انھوں نے میرا کتنا نقصان کیا ہے۔‘", "اور نیا میوزک سننے کی امید رکھنے والے اُن کے مداحوں کے لیے ان کے پاس ایک بُری خبر ہے۔ ", "’میری موسیقی میری زندگی تھی اور وہ پابندی اس (موسیقی) کے لیے جان لیوا تھی۔ اس پابندی نے میری روح کو کچل دیا۔‘", "ان تمام واقعات نے برٹنی سپیئرز کی زندگی ہر گہرے اثرت مرتب کیے۔", "یہ سنہ 1998 کی بات ہے جب برٹنی پاپ چارٹ پر سر فہرست آ گئیں۔ وہ سب ان کے لیے بہت سنسنی خیز تھا تاہم پریس نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ ان کی کوئی ایجنسی تھی جس کے گانے ان کے لیے لکھے گئے تھے۔ انھوں نے محسوس کیا کہ ان کا عوام میں یہ مکروہ تاثر عمر رسیدہ مردوں نے بنایا تھا۔ ", "جتنا زیادہ برٹنی کو ایک پروڈکٹ اور میوزک انڈسٹری کا ایک پیادہ سمجھا جاتا تھا، اتنا ہی ان کی خود مختاری کو ختم کرنا آسان ہوتا گیا۔", "کتاب میں موجود چند خوشگوار لمحات میں سے ایک میں برٹنی سپیئرز اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انھوں نے بتایا کہ اب میرے ذاتی اور پیشہ ورانہ معاملات کا قانونی کنٹرول انھوں نے سنبھال لیا ہے۔", "ان کے الفاظ تھے ’اب میں برٹنی سپیئرز ہوں۔ ‘", "برٹنی سپیئرز کی کتاب کا ابتدائی حصہ یہ بتاتا ہے کہ لوگوں نے انھیں کتنا کم تر اور حقیر سمجھا۔", "ہوسکتا ہے کہ برٹنی سپیئرز نے اس کا میوزک نہ لکھا ہو تاہم جب انھیں ’بے بی ون مور ٹائم‘ دیا گیا تو وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رات بھر جاگتی رہیں کہ ان کی آواز میں وہ سوز اور تڑپ آئے، جس سے گانے کی پختگی میں اضافہ ہو۔", "اور جب ویڈیو کی شوٹنگ کی بات آئی تو 16 سالہ برٹنی نے اصل پچ کو مسترد کر دیا، جس میں وہ مستقبل کی خلاباز تھیں بلکہ ہائی سکول کی راہداریوں میں رقص پر اصرار کیا۔", "اس گانے کو کامیاب بنانے کے دونوں فیصلے اہم تھے لیکن کوئی بھی لوزیانا کے ٹریلر پارک کے سنہرے بالوں والی نوجوان لڑکی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، جو میوزک انڈسٹری میں رائج تمام تصورات کو پیچھے چھوڑ سکتی تھی۔", "وہ لکھتی ہیں ’کوئی بھی مجھے ایک ساتھ پرکشش اور قابل نہیں سمجھ سکتا۔ لوگوں کے نزدیک اگر میں پُرکشش ہوں تو ممکنہ طور پر باصلاحیت نہیں ہو سکتی۔‘", "ان کی تشہیر کرنے والوں نے انھیں شیر خوار بچہ بنا کر پیش کیا۔ ", "انھیں ایک پاکباز، خدا سے ڈرنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا حالانکہ وہ خود لکھتی ہیں کہ 14 سال کی عمر سے وہ باقاعدہ سگریٹ نوشی کیا کرتی تھیں بلکہ جنسی تعلق میں بھی آ گئی تھیں۔ اپنی والدہ کے ساتھ سنہ 2000 میں لکھی گئی کتاب ’ہارٹ ٹو ہارٹ‘ میں وہ لکھتی ہیں۔", "’میں ایک ایسی لڑکی ہرگز نہیں جس کے لیے اس میں کوئی شرم ہو کہ لوگ ساتھ مل کر’انجوائے‘ کرنے کا کہیں اور میں کہوں کہ نہیں شکریہ۔ بلکہ میں اس کے بجائے ہلا گلا کر کے رات کو بھرپور نیند لینا پسند کرتی ہوں۔ ‘", "وہ مکمل طور پر کبھی بھی اتنی بے راہ رو نہیں تھیں اور نہ ہی ان کی راتیں کبھی بھی اتنی رنگین تھیں جتنی میڈیا نے بنا دیں اور نہ انھیں کبھی بھی منشیات کی لت تھی۔ اس وقت جب دوسرے موسیقار نشے میں مدہوش رہتے تھے، تو وہ اے ڈا ایچ ڈی کی دوا لیتی تھیں۔ ", "ان کے مطابق ’اس نے مجھے مدہوش کر دیا لیکن جو چیز مجھے کہیں زیادہ دلکش لگی وہ یہ تھی کہ اس نے مجھے چند گھنٹے کم افسردہ محسوس کروایا۔‘", "بالآخر برٹنی سپیئرز کی معصومیت نے انھیں زوال کی جانب دھکیلنا شروع کر دیا۔ ", "کتاب کے سب سے دہلانے والے اسباق میں سے ایک میں انھوں نے جسٹن ٹمبرلیک کے ساتھ اپنے تعلقات کے دوران اپنے ’ابارشن‘ یعنی اسقاط حمل سے متعلق بات کی ہے۔ ", "اس اسقاط حمل کے لیے انھیں جو ادویات دی گئی تھیں انھوں نے انھیں اذیت میں مبتلا کر دیا۔ تاہم راز ظاہر ہونے کے ڈر سے یہ جوڑا ہسپتال جانے سے بھی خوفزدہ تھا۔", "اس دوران برٹنی سپیئرز گھنٹوں تک باتھ روم کے فرش پر درد سے روتی اور چیختی رہتی تھیں۔ ’پھر بھی، وہ مجھے ہسپتال نہیں لے کر گیا اس کے بجائے ٹمبرلیک نے سوچا کہ شاید اس وقت موسیقی مجھے سہارا دینے میں مدد کرے گی، اس لیے اس نے اپنا گٹار لیا اور وہیں میرے ساتھ لیٹ گیا اور بجانے لگا۔‘", "اس تمام صدمے سے گزرنے کے باوجود وہ کام پر واپس چلی گئیں۔ تاہم ٹمبرلیک نے انھیں میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہی ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔", "اس علیحدگی کے بعد پریس میں ان کی تذلیل کی گئی۔ اس دوران ٹمبرلیک نے اس بات پر زور دیا کہ برٹنی نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔", "ٹمبرلیک نے ابھی تک کتاب میں پیش کی گئی اپنی تصویر کشی کا جواب نہیں دیا ہے۔", "جوڑے کے ’بریک اپ‘ نے برٹنی سپیئرز کی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگوں کو خوب باتیں بنانے کا موقع فراہم کیا۔ ", "برٹنی نے بتایا ہے کہ ان دنوں پیپل میگزین کے ایک فوٹوگرافر نے ان سے اپنا ہینڈ بیگ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ وہ چیک کر سکیں کہ آیا اس میں منشیات یا سگریٹ موجود ہے۔", "نو عمری سے ہی برٹنی سپیئرز تنازعوں اور نہایت ہی وفادار مداحوں میں گھری رہیں", "برٹنی پر بالآخر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا۔ سنہ 2007 میں اپنی خالہ سینڈرا کی موت سے پریشان اور افسردہ برٹنی سپیئرز شدید ڈپریشن میں چلی گئیں۔ اسی دوران انھوں نے ہیئر سیلون کا رخ کیا اور قینچی اٹھا کر اپنے بال کاٹ دیے۔", "انھوں نے لکھا ہے ’میرا سر منڈوانا دنیا کو یہ کہنے کا ایک طریقہ تھا کہ میں برسوں سے اچھی لڑکی تھی۔ جب ٹی وی شو کے میزبان میری چھاتی کی جانب جھک کر بات کرتے تھے تو میں شائستگی سے مسکراتی تھی جبکہ امریکی والدین کہتے تھے کہ میں ان کے بچوں کو کراپ ٹاپ پہن کر تباہ کر رہی ہوں تب بھی میں چپ رہتی اور میں اس سے تھک گئی ہوں۔‘ ", "ہم سب جانتے ہیں کہ آگے کیا ہوا۔ ان کے اس عمل کو طاقت یا بغاوت کے عمل کے طور پر دیکھنے کے بجائے، برٹنی سپیئرز کے اس عمل کو عدم استحکام کے ثبوت کے طور پر استعمال کیا گیا۔", "ایک سال کے اندر انھیں کنزرویٹرشپ کے تحت والد کی سرپرستی میں ڈال دیا گیا۔ ", "برٹنی سپیئرز ایک سیدھی سادی مصنف ہیں۔ وہ اپنی نثر کو بناوٹی طور پر نہیں سجاتیں اور یہ انداز ان گزرے برسوں کی وحشت کو اور بھی پرزور دکھاتا ہے۔", "وہ ہسپتال کے سٹریچر پر لٹائے جانے اور اپنی مرضی کے خلاف دوائی لینے پر مجبور ہونے کی بات کرتی ہیں۔ انھیں رازداری میں نہانے کی اجازت نہیں ملتی۔ بوائے فرینڈز کے ساتھ ڈیٹ پر جانے سے پہلے ان کی جانچ پرتال کی جاتی اور انھیں برٹنی کے ماضی کے جنسی تعلقات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ", "پہلے تو وہ اپنے والدین اور ڈاکٹروں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتی ہیں ’اگر میں جیسا کہا جائے ویسا کرتی ہوں تو یقیناً وہ دیکھیں گے کہ میں کتنی اچھی ہوں اور وہ مجھے جانے دیں گے۔‘", "جب وہ بغاوت پر غور کرتی ہیں تو ان کے دو جوان بیٹوں تک رسائی کو سودے بازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔", "وہ تسلیم کرتی ہیں کہ ’اپنے بچوں کے ساتھ رات گزارنے کے بدلے میری آزادی‘ ایک ایسا سودا تھا جسے کرنے کے لیے وہ تیار تھیں۔", "لیکن مبینہ طور پر وہ اپنی دیکھ بھال خود نہیں کر سکتی تھیں برٹنی سپیئرز کو ٹور پر بھیچ دیا گیا تھا اور ایکس فیکٹر پر بطور جج رکھا گیا تھا۔", "وہ کتاب میں بتاتی ہیں کہ کیسے دوسروں نے ان کے کام سے لاکھوں ڈالر کمائے جبکہ انھیں سختی سے ہر ہفتے صرف دو ہزار ڈالر دیے جاتے تھے۔", "خود کا سارا احساس کھو کرانھوں نے تقریباً ہار مان لی۔", "برٹنی سپیئرز یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں ’میرے اندر کی آگ مدھم ہونے لگی اور میری آنکھوں سے روشنی ختم ہونے لگی۔‘", " ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آتا ہے جب ایک مہربان نرس ’فری برٹنی موومنٹ‘ پر ان کے مداحوں کے بحث کرنے کی فوٹیج دکھاتی ہے۔", " پھر وہ ایک نئی ہمت کے ساتھ نئے وکیل کی خدمات حاصل کرتی ہیں اور مدد کے لیے 911 پر کال کرتی ہیں اور کنزرویٹرشپ کے دوران اپنے اوپر ہونے والی بدسلوکی کی اطلاع دیتی ہیں۔ ", " برٹنی اب تقریباً دو سال سے آزاد ہیں تاہم اس دور کے اثرات کو مٹانے میں برسوں لگیں گے۔", "برٹنی سپیئرز کی تحریر میں اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے خاص طور پر غصے کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ", "وہ جیمی سپیئرز کو ایک شرابی اور ایک ناکام تاجر کے طور پر بیان کرتی ہیں۔ ایک لاپرواہ اور سرد مزاج شخصیت جس نے اپنے بچوں کو بہت سختی میں دھکیل دیا اور ان کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کی۔", "(بی بی سی نے تبصرے کے لیے ان کے والد جیمی سپیئرز سے رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔)", "ان کی کتاب پڑھتے وقت ممکن ہی نہیں کہ آپ برٹنی سپیئرز کا دکھ محسوس نہ کریں۔ ", "کتاب میں ان کی نئی زندگی کی ایک چھوٹی سی تفصیل اس بات پر زور دیتی دکھائی دیتی ہے کہ ان کی دنیا کتنی تاریک ہو گئی تھی تاہم ’اب میں جب چاہوں چاکلیٹ کھا سکتی ہوں۔ ‘", "برٹنی سپیئرز کی کہانی اسی گرم جوشی کے ساتھ سنائی گئی ہے جس نے انھیں ایک سٹار بنا دیا۔ اور پچھلے 15 سالوں کے متعین واقعات سے ہٹ کر وہ اپنی تحریر میں ایک اچھا ربط بناتی ہیں۔ چاہے وہ حمل کی خواہشات کو بیان کریں یا سنہ 2001 کے ایم ٹی وی ایوارڈز میں سانپ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دہشت بھگانے کی کہانی سنائیں۔ ", "اس تحریر میں ان کے خاندان کی باتوں کے علاوہ کوئی حقیقی ولن یا سکینڈل سامنے نہیں آئے اور نہ ہی برٹنی سپیئرز کی موسیقی یا اندرونی زندگی کے بارے میں کوئی بڑا انکشاف ہوا ہے۔", "برٹنی کی یہ کہانی شہرت اور پیسے کے بدعنوان اثر و رسوخ کے گرد گھومتی ہے جو شاید نئی نہیں تاہم ایک ایسی عورت کے لیے امید کی کرن ہو سکتی ہے جس کی بالغ عمر کی زندگی کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔ ", "وہ لکھتی ہیں ’یہ وقت ہے کہ میں ایسی نہ بنوں جو دوسرے لوگ چاہتے ہیں۔ یہ اصل میں اپنے آپ کو تلاش کرنے کا وقت ہے.‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cevq5dz545ro", "summary": "انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا پہلا دن کئی کھلاڑیوں پر دولت کی بارش کا دن تھا۔", "id": "cevq5dz545ro", "article": ["سمیر رضوی کو سب سے زیادہ پیسہ ملا ہے", "انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا پہلا دن کئی کھلاڑیوں پر دولت کی بارش کا دن تھا۔", "آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ مچل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس کے بعد اسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرس حیدرآباد نے 20.50 کروڑ میں خریدا۔", "ان مہنگی بولیوں کے درمیان کچھ کھلاڑی ایسے بھی تھے جو نیلامی کے بعد سے خبروں میں ہیں۔", "منگل کو دبئی میں ہونے والی نیلامی میں انڈیا کے کچھ ان کیپڈ کرکٹرز کی قسمت کا ستارہ بلندیوں پر نظر آیا۔ ان کیپڈ کرکٹرز سے مراد وہ کھلاڑی ہیں جنھوں نے اب تک ٹیم انڈیا کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔", "ان میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جن کے بارے میں نیلامی سے پہلے نسبتاً کم لوگ جانتے تھے۔ جب ان نوجوان کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہوئی تو کسی نے اندازہ نہیں لگایا ہوگا کہ ان کی نیلامی کروڑوں روپے تک پہنچ جائے گی۔", "آئیے کچھ ایسے ہی ان کیپڈ کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔", "چینئی سپر کنگز نے سمیر کو خریدا ہے", "سمیر رضوی ایک ان کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ سمیر کی نیلامی 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت سے شروع ہوئی۔", "لیکن ان کے لیے چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ شروع ہوگيا۔ 20 لاکھ روپے کی نیلامی سے شروع ہونے والی بولی 8.40 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔", "اور اس طرح سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز نے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خرید لیا۔", "آئی پی ایل نیلامی سے پہلے سمیر یو پی ٹی 20 لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔", "انھوں نے لیگ میں 10 میچوں میں 50 سے زیادہ کی اوسط سے 455 رنز بنائے تھے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی سمیر کے نام درج تھا۔", "20 سالہ سمیر کا تعلق اتر پردیش کے میرٹھ سے ہے۔ سمیر نے یوپی-ٹی20 لیگ میں کانپور سپر سٹارز کے لیے سب سے زیادہ چھکے لگائے تھے۔", "اس لیگ میں سمیر نے دو سنچریاں سکور کی تھیں اور فائنل میچ میں 50 گیندوں میں 84 رنز بنائے تھے۔ ان کی اننگز کی بدولت سمیر کی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔", "سمیر روہت شرما کو اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ انھوں نے کہا: ’میرے ماموں کو مجھ سے زیادہ مجھ پر بھروسہ تھا۔ انھوں نے مجھے زبردستی نیلامی دکھائی۔ میں اسے دیکھنا نہیں چاہتا تھا، لیکن انھوں نے مجھے دیکھنے پر مجبور کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اسے دیکھنے کے قابل تھا۔'", "سمیر کے ماموں تنقیب کہتے ہیں: 'اس عمر میں اتنے پیسے۔۔۔ میں تھوڑا سا خوف محسوس کر رہا ہوں۔ بطور کوچ میرا کردار ختم ہو گیا ہے۔ اب اسے بہتر کوچ ملیں گے۔ اب میرا کام اسے زمین سے جوڑنا ہے۔ یہ ایک مشکل کام ہو گا۔'", "شاہ رخ خان", "منگل کو جب دبئی میں نیلامی شروع ہوئی تو شاہ رخ کو بھی اندازہ نہیں ہوگا کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ان کی قسمت کا ستارہ طلوع ہوگا۔", "گجرات ٹائٹنز نے شاہ رخ خان کو 7.40 کروڑ میں خریدا۔ شاہ رخ کی بنیادی قیمت 40 لاکھ روپے تھی۔", "شاہ رخ اس سے پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں اور اپنی زیادہ نیلامی کی وجہ سے خبروں میں رہے تھے۔", "تمل ناڈو کے بلے باز شاہ رخ کو کنگز الیون پنجاب نے سنہ 2021 میں 5.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ جونیئر سطح پر تیراکی کے چیمپئن رہنے والے شاہ رخ خان کا نام فلم سٹار شاہ رخ خان کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جنوبی انڈیا کے سپر سٹار رجنی کانت کے فین ہیں۔", "1995 میں چنئی میں پیدا ہونے والے شاہ رخ خان کے والد مسعود بھی کلب کرکٹر رہ چکے ہیں اور چمڑے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ جبکہ ان کی والدہ لبنی چنئی میں ایک بوتیک چلاتی ہیں۔ شاہ رخ مڈل آرڈر میں تیزی سے رنز بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔", "شاہ رخ پہلی بار 2012 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انھوں نے جونیئر چنئی سپر کنگز ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔", "شاہ رخ نے 18 سال کی عمر میں سید مشتاق علی ٹرافی میں تمل ناڈو کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلا۔ 2014 میں منعقدہ اس مقابلے کے اپنے پہلے ہی میچ میں شاہ رخ نے گوا کے خلاف صرف آٹھ گیندوں پر 21 رنز بنائے تھے۔", "رابن منز", "قبائلی کھلاڑی رابن منز کو گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں 3.6 کروڑ روپے میں خریدا۔", "21 سالہ رابن منز کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔ کئی ٹیموں نے رابن میں دلچسپی ظاہر کی لیکن آخر میں گجرات ان کی بولی جیت گئی۔", "رابن کا تعلق مشرقی ریاست جھارکھنڈ سے ہے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور اپنی ریاست سے آنے والے سابق انڈین کپتان دھونی کے مداح ہیں۔ دھونی کی طرح رابن نے بھی تجربہ کار کوچ چنچل بھٹاچاریہ سے تربیت حاصل کی ہے۔", "وہ جھارکھنڈ کے گملا ضلع سے ہیں۔ لوگوں کی توجہ سب سے پہلے منز کی طرف آئی جب ممبئی انڈینز نے رابن کو برطانیہ میں تربیت دی۔", "فی الحال وہ رانچی میں رہتے ہیں۔ لیکن اب تک وہ رنجی ٹرافی میں اپنی ٹیم کے لیے نہیں کھیل پائے ہیں۔ تاہم رابن جھارکھنڈ کی انڈر 19 اور انڈر 25 ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔", "این ڈی ٹی وی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق رابن کے والد فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں رانچی کے برسا منڈا ایئرپورٹ پر گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ رابن کی دو بہنیں بھی ہیں۔", "کمار کشاگر", "رابن کی طرح کمار کشاگر کا تعلق بھی جھارکھنڈ سے ہے۔", "دہلی کیپٹلس نے کشاگر کو 7.20 کروڑ میں خریدا ہے۔ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز جیسی ٹیموں نے بھی ان کو خریدنے میں دلچسپی دکھائی تھی۔", "حال ہی میں کمار کشاگر نے وجے ہزارے ٹرافی میں جھارکھنڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔", "19 سالہ کشاگر رواں سال دیودھر ٹرافی میں اپنی بیٹنگ کی وجہ سے خبروں میں تھے۔ صرف پانچ اننگز میں کشاگر نے 109 کے اسٹرائیک ریٹ سے 227 رنز بنائے تھے۔", "وجے ہزارے ٹرافی میں بھی کشاگرا نے 37 گیندوں میں 67 رنز بنائے تھے۔", "کشاگر 2020 میں انڈر 19 ورلڈ کپ سکواڈ میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔", "سنہ 2022 میں کشاگرا نے ناگالینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔ کشاگرا نے صرف 17 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔", "شبھم دوبے", "شبھم دوبے کی آئی پی ایل نیلامی 5.8 کروڑ روپے میں ہوئی۔", "راجستھان رائلز کی ٹیم نے دہلی کیپٹلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شبھم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔", "شبھم دوبے نے سید مشتاق علی ٹرافی میں سات اننگز میں 221 رنز بنائے۔ 29 سالہ شبھم کا تعلق ناگپور سے ہے۔", "انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے شبھم دوبے نے کہا: ’میں نے سید مشتاق علی ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیلا تھا، اس لیے مجھے امید تھی کہ میرا انتخاب کیا جائے گا۔ لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے کروڑوں ملیں گے۔ اب میری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔'", "انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق شبھم کے والد برسوں سے بے روزگار ہیں۔ شبھم کا بھائی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ شبھم کو امید ہے کہ آئی پی ایل سے ملنے والی رقم ان کی زندگی بدل دے گی۔", "شبھم کہتے ہیں: 'میرے والد کافی عرصے سے کام کے بغیر ہیں۔ ہم نے بہت برا وقت دیکھا۔ پاپا کبھی یہاں کام کرتے، کبھی وہاں۔ میرے پاس دستانے خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔ کوچ سُجیت جیسوال وہاں تھے نے میری مدد کی، کورونا میں ان کی موت ہو گئی، آج سب یادیں تازہ ہو گئیں۔ ", "یش دیال", "رائل چیلنجرز بنگلور نے یش دیال کو 5 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔", "26 سالہ یش کا تعلق الہ آباد سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں۔", "یش دیال نے 2018 میں فرسٹ کلاس میچوں میں ڈیبیو کیا۔", "یش نے 17 فرسٹ کلاس میچوں میں 58 اور 42 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔", "ایم سدھارتھ", "تمل ناڈو کے سپنر ایم سدھارتھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے 2.4 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔", "آر سی بی کی ٹیم بھی سدھارتھ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن لکھنؤ کی ٹیم آگے بڑھ گئی۔", "سدھارتھ کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔", "1998 میں پیدا ہونے والے سدھارتھ نے سات ٹی-20 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔", "وہ اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ کے سات میچوں میں 27 وکٹیں لے چکے ہیں۔", "انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کے کھلاڑی سوشانت مشرا کے لیے آئی پی ایل 2024 بہت خاص رہا۔", "گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے سوشانت کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے بھی سوشانت کو خریدنے کی کوشش کی۔ سوشانت سنہ 2022 میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں تھے۔", "22 سالہ سوشانت کا تعلق ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے ہے۔", "سوشانت نے سات فرسٹ کلاس میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔", "مچل سٹارک", "وہ مشہور کھلاڑی جنہیں کوئی خریدار نہیں ملا", "آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ، جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈر ڈوسین، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کائلی جیمیسن وغیرہ کو خریدار نہ ملا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3gexknlylyo", "summary": "'گنگولی جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کو کیسے پہچانا جائے، کس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، کس طرح ان کی حمایت کی جائے اور انھیں آزادی دی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ گنگولی ایک کامیاب کپتان ثابت ہوئے۔'", "id": "c3gexknlylyo", "article": ["’گنگولی جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کو کیسے پہچانا جائے، کس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، کس طرح ان کی حمایت کی جائے اور انھیں آزادی دی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ گنگولی ایک کامیاب کپتان ثابت ہوئے۔‘", "گنگولی کی 50 ویں سالگرہ پر ’لٹل ماسٹر‘ کے نام سے مشہور سچن ٹنڈولکر کے یہ قابل فخر الفاظ گنگولی کے بارے میں بہت کچھ کہتے ہیں۔", "اتنے سارے نام؟", "آج بھی ان کے مداح سورو گنگولی کو ’انڈین کرکٹ کا مہاراجہ‘، ’گاڈ آف آف سائیڈ‘، ’پرنس آف کولکتہ‘ اور ’دادا‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔", "انھوں نے بلا جھجک انڈین کرکٹ کی روایات کو توڑا۔ وہ فطرتاً زندہ دل شخصیت کے مالک ہیں۔ گنگولی کی 51 ویں سالگرہ آٹھ جولائی کو منائی جارہی ہے۔", "گنگولی اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ایک کرکٹر کے طور پر ان کے مداحوں نے بہت سے ناموں سے انھیں پکارا ہے۔", "گنگولی میدان پر جارحیت، جوش و جذبہ اور غصے کا مرکب رہے ہیں۔ گنگولی انڈین ٹیم کے اپنے زمانے کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ انھوں نے اظہرالدین کے ریکارڈ کو بہتر کیا تھا۔", "سورو گنگولی کی کپتانی کے دور سنہ 2000 سے 2005 تک کے عرصے کو انڈین ٹیم کا سنہری دور بھی کہا جاتا ہے۔", "حقیقت یہ ہے کہ اگلے کپتان دھونی نے گنگولی کے بنائے راستے پر سفر کیا اور انڈین ٹیم کو ورلڈ کپ جتوایا۔ یوراج سنگھ، سہواگ، گمبھیر، نہرا، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، دھونی وغیرہ گنگولی نے تراشے تھے۔", "اگر گنگولی نامی شخص انڈین ٹیم کی کپتانی نہ کرتا تو انڈین ٹیم 2000 کے کرکٹ بیٹنگ سکینڈل کے بعد اپنی چمک کھو بیٹھتی۔ یہ کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ کپتان گنگولی وہ شخص ہیں جنھوں نے انڈین کرکٹ کو از سر نو تعمیر کیا، اسے عروج پر پہنچایا، نوجوانوں کو پروان چڑھایا اور ٹیم میں نیا خون بھرا۔", "جب انڈین ٹیم نے دھونی کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تو ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی گنگولی کی ورکشاپ میں بنائے اور تراشے گئے تھے۔", "گنگولی نے 100 وکٹیں بھی لی ہیں", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سورو گنگولی آٹھ جولائی سنہ 1972 کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں چندیداس اور نیروپا گنگولی کے گھر پیدا ہوئے۔ ", "ان کا تعلق کولکتہ کے ایک متمول خاندان سے ہے اور گنگولی کو بچپن سے ہی فٹبال کے کھیل کا جنون تھا۔", "لیکن گنگولی کے بڑے بھائی سنیہاشیش گنگولی ان کی کرکٹ سے بہت متاثر ہوئے اور گنگولی نے بھی اپنی توجہ کرکٹ کی طرف مبذول کر دی۔", "لیکن ماں نروپا نہیں چاہتی تھیں کہ کولکتہ کے شہزادے گنگولی کی زندگی کھیلوں کے گرد گھومے۔ لیکن اپنے بھائی کے تعاون سے، گنگولی نے کرکٹ کی مناسب تربیت حاصل کی اور ایک عظیم کھلاڑی بن گئے۔", "دایاں نہیں، بایاں درست ہے۔۔۔", "جب گنگولی نے کرکٹ کی تربیت لی تو وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ لیکن انھیں اپنے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے میں قدرے مشکل پیش آ رہی تھی اس لیے انھوں نے اپنے بائیں ہاتھ سے بیٹ تھامنا شروع کر دیا۔", "انھوں نے بائيں ہاتھ سے منظم طریقے سے بلے بازی کی مشق کی کیونکہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنا ان کے لیے عجیب تھا۔", "انڈر 15 کرکٹ میں سینٹ زیویئرز سکول کی کپتانی کرتے ہوئے گنگولی نے محسوس کیا کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ ہی ان کے لیے ٹھیک ہے۔ اور انھوں نے اڑیسہ کے خلاف سنچری سکور کی۔", "گنگولی کو 1989 میں مغربی بنگال کی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ 1990-91 کے رانجی سیزن میں وہ اپنی شاندار کارکردگی سے سرخیوں میں آئے۔", "پاکستان کے خلاف لگاتار چار بار مین آف دی میچ", "انڈین ٹیم نے 1992 میں اظہر الدین کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ سورو گنگولی نے برسبین کے گابا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کیا۔", "کپل دیو اور سری کانت جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ 19 سال کی عمر میں میدان میں اترنے والے گنگولی پہلے میچ میں چھٹے کھلاڑی کے طور پر بیٹنگ کرنے آئے اور تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔", "پہلا میچ گنگولی کے لیے ایک امتحان تھا، جنھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ٹیم کے اندر سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹکراؤ کے رجحان کی وجہ سے سیریز کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔", "انڈین ٹیم میں ایک بار پھر موقع", "لیکن گنگولی کی سخت محنت اور سخت تربیت کی وجہ سے وہ 1993، 1994 اور 1995 کے رانجی ٹرافی کے سیزن میں بہت کامیاب رہے۔ ", "خاص طور پر 1995-96 کی دلیپ ٹرافی میں گنگولی کے 171 رنز نے انھیں انڈین ٹیم کا مضبوط ترین دعویدار بنا دیا۔", "اس کے بعد سنہ 1996 میں گنگولی کو انڈین ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا۔ پہلے ٹیسٹ میں گنگولی کو موقع نہیں دیا گیا اور اس میں انگلینڈ نے جیت حاصل کی۔", "دوسرے ٹیسٹ میں نوجوت سدھو اچانک وطن واپس آگئے اور ان کی جگہ گنگولی نے بطور اوپنر آغاز کیا۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا اور یکے بعد دیگرے دو سنچریاں بنا کر سب کو متاثر کیا۔", "گنگولی نے لگاتار اپنے پہلے دو میچز میں سنچریاں بنائیں", "گنگولی نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری (131) بنائی۔ اسی میچ میں راہول ڈریوڈ نے بھی ڈیبیو کیا اور 95 رنز بنائے۔ گنگولی نے ٹرینٹ برج کے تیسرے ٹیسٹ میں 136 رنز بنا کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔", "گنگولی دنیا کے بہترین بلے باز کالی چرن اور لارنس روے کے بعد پہلی اور دسری اننگز میں سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔", "یہی نہیں، گنگولی کی بلے بازی کی نفاست، بلے بازی کا انداز، شاٹس، اور آف سائیڈ پر لگائے جانے والے شاٹس کی ٹائمنگ کو شائقین اور ناقدین نے خوب سراہا تھا۔ کرکٹ کی دنیا نے گنگولی کو پہچاننا اور منانا شروع کر دیا۔", "گنگولی پاکستان کے خلاف 1997 کی سیریز میں لگاتار چار مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ 1999 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف ڈراوڈ اور گنگولی کی 318 رنز کی شراکت نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل پیدا کر دی تھی۔ گنگولی نے سری لنکا کے خلاف 183 رنز بنائے۔", "سال 1999-2000 انڈین کرکٹ کی تاریخ کا سب سے داغدار دور تھا۔", "سٹے بازی کے الزامات عالمی کرکٹ کو داغدار کررہے تھے۔ انڈین ٹیم بھی اس طوفان کی لپیٹ میں تھی۔ محمد اظہرالدین اور اجے جڈیجہ پر الزامات عائد کیے گئے اور پابندی عائد کردی گئی۔", "سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ نے ’جینٹل مینز گیم‘ کو مجروح کیا اور شائقین میں کرکٹ کا جذبہ اور دلچسپی اچانک کم ہونے لگی اور اسے بڑی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کرکٹ کی قدر نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ انڈیا میں بھی گر گئی۔", "یہ ایک ایسا مشکل وقت تھا جب ہندوستان میں شائقین کا کرکٹ میں عدم اعتماد نظر آيا اور اسی دوران سورو گنگولی کو انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔", "گنگولی اور ڈراوڈ", "جب گنگولی کو کپتان مقرر کیا گیا تو انڈین ٹیم کے تین بلے باز سچن، گنگولی اور ڈریوڈ تھے۔ یوراج سنگھ، اور ظہیر خان اپنے ابتدائی دور میں تھے، بولنگ کے شعبے میں صرف وینکٹیش پرساد ہی امید افزا نظر آئے۔", "گنگولی کو انڈین کرکٹ کی شبیہ کو بحال کرنے کا کام سونپا گیا جو بدنامی کے سیاہ بادل میں گھرا تھا۔", "گنگولی کے کپتانی سنبھالنے کے بعد انڈین ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز جیتی اور 2000 میں آئی سی سی ناک آؤٹ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔", "اس وقت سٹیو وا کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے عالمی کرکٹ میں دھوم مچا رکھی تھی۔ انھوں نے اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیم کے خلاف ریکارڈ 16 ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔ لیکن گنگولی کی قیادت میں انڈین ٹیم نے 2001 میں انڈیا کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو شکست دی اور آسٹریلیا کی جیت کا سلسلہ توڑ دیا۔", "صرف یہی نہیں، اسی سیریز میں ایک نوجوان سپنر ہربھجن سنگھ کو گنگولی نے پہچانا اور انڈین ٹیم میں شامل کیا۔ ہربھجن سنگھ ٹیسٹ سیریز میں ہیرو رہے ہیں۔", "آسٹریلیا کی جیت کا سلسلہ توڑا", "گنگولی نے بطور کپتان رائج کنونشنز کو توڑا اور نئی چیزوں کو نافذ کیا، ٹیم میں نیا خون شامل کیا۔ گنگولی نے ماہر وکٹ کیپر نین مونگیا کو ڈراپ کیا اور سباکریم جیسے وکٹ کیپر بلے باز کو موقع دیا۔ جب وہ بھی ناکام رہے تو ڈراوڈ سے کیپنگ کروائی۔", "جب سہواگ مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہے تھے تو گنگولی کے ڈرامائی فیصلے نے سہواگ کے کریئر اور انڈین ٹیم کی پوزیشن کو الٹ دیا۔ گنگولی نے سچن کے ساتھ سہواگ سے اوپننگ کرائی جو کہ بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔", "گنگولی نے سہواگ کے لیے اپنی جگہ چھوڑ دی تھی۔ سہواگ کے لیے ان کا فیصلہ ایک بڑا اور فیصلہ تھا کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب سچن-گنگولی کی اوپننگ شراکت بین الاقوامی سطح پر شاندار کارنامے انجام دے رہی تھی، گنگولی نے ٹیم کے مفاد میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی اور تین نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔", "اتنا ہی نہیں، جب انڈین ٹیم کو مڈل آرڈر میں ضرب پہنچی تو انھوں نے اس کے لیے عرفان پٹھان اور دھونی کو تیسرے اور چوتھے نمبر پر آزمایا۔", "ایک انٹرویو میں سہواگ نے فخریہ انداز میں گنگولی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گنگولی ہی تھے جنھوں نے بیرونی دنیا کو ثابت کیا کہ دھونی میں بلے بازی کی صلاحیت ناقابل تردید ہے۔", "گنگولی کی کپتانی میں نیٹ ویسٹ سیریز کی جیت کو کوئی نہیں بھول سکتا۔ اینڈریو فلنٹوف نے دورہ انڈیا کے دوران ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں انگلینڈ کی جیت کا جشن منانے کے لیے اپنی شرٹ اتار دی تھی۔", "اس کے جواب میں جب انڈین ٹیم نے محمد کیف اور یوراج سنگھ کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کے خلاف نیٹ ویسٹ سیریز جیت لی تو لارڈز کی بالکونی پر کھڑے کپتان گنگولی نے جیت کا جشن منانے کے لیے اپنی شرٹ اتار کر جواب دیا جو آج بھی لوگوں کے ذہن میں نقش ہے۔", "1983 میں انڈین ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انڈین ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ تاہم، 2003 کے ورلڈ کپ میں گنگولی کی قیادت میں انڈین ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔", "لیکن آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں ان کی ٹیم بری طرح سے ہار گئی۔ سنہ 1983 کے تقریباً 20 سال بعد انڈین ٹیم گنگولی کی قیادت میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ اس سیریز میں کپتان اور بلے باز کے طور پر چمکنے والے گنگولی نے تین سنچریوں کے ساتھ 465 رنز بنائے۔", "ورلڈ کپ جیتنا 'دادا' کی کپتانی کا ایک بڑا کارنامہ ہوتا، لیکن آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کی ٹیم ہار گئی۔", "گنگولی اور یوراج سنگھ", "آف سائیڈ اور کور شاٹس میں گنگولی کے شاٹس کو کوئی بھی فیلڈر آسانی سے روک نہیں پاتا تھا۔ جیسے ہی گیند گنگولی کے بیٹ سے ٹکراتی بجلی کی رفتار سے باؤنڈری کی طرف چلی جاتی۔ آف سائیڈ پر، گنگولی بیک فٹ اور فرنٹ فٹ دونوں جگہ سے کھیلنے کے جانے جاتے ہیں۔", " بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ راہول ڈراوڈ جنھیں 'وال آف انڈیا' کہا جاتا تھا انھوں نے ہی گنگولی کو 'گاڈ آف دی آف سائیڈ' کا نام دیا تھا۔", "انڈین ٹیم کے کپتان کے طور پر گنگولی کے دور میں انڈیا کو کئی کامیابیاں ملیں۔ خاص طور پر ٹیسٹ میچوں میں، 2000 سے 2005 تک، انڈین ٹیم نے 21 ڈومیسٹک ٹیسٹ میچ کھیلے اور 11 میچ جیتے اور صرف 3 میچ ہارے۔", "گنگولی نے کل 49 ٹیسٹ میں کپتانی کی، 21 جیتے اور صرف 13 ہارے۔", "انڈین ٹیم نے 36 ڈومیسٹک ون ڈے میں سے 18 جیتے اور 18 ہارے۔ انڈین ٹیم نے گنگولی کی قیادت میں بیرون ملک 51 میچ کھیلے اور 24 جیتے اور 24 ہارے۔ گنگولی کی قیادت میں 146 ون ڈے میچوں میں انڈین ٹیم نے 76 جیتے اور 65 ہارے۔ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ گنگولی کی کپتانی نے انڈین ٹیم کی مجموعی ٹیسٹ اور ون ڈے جیت کا فیصد 50 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔", "2003 کے ورلڈ کپ کے بعد گنگولی کا زوال شروع ہو گيا۔ خراب فارم کی وجہ سے گنگولی کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا اور کپتانی راہول ڈریوڈ کو سونپ دی گئی۔", "بہر حال سٹے میں پھنسی انڈین ٹیم کی شبیہ کو زندہ کرنے کا سہرا صرف ایک گنگولی کے پاس ہے۔ انڈین ٹیم کے عروج کے لیے مختلف تجربات کرنے والے گنگولی انڈین ٹیم کے لیے ایک بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیت سکے۔", "صرف گنگولی ہی تھے جنھوں نے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں، تیز گیند بازوں اور سپنروں کو انڈین ٹیم میں متعارف کروا کر بین الاقوامی میدان میں انڈین ٹیم کا چہرہ بدل دیا۔ انڈین ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا اور اب گنگولی کی کپتانی اور ان کی متعارف کردہ نئی اصلاحات کی بدولت اچھا کھیل رہی ہے۔", "کئی سابق کھلاڑیوں نے انڈین ٹیم کے کوچ کے طور پر گریگ چیپل کے دور کو ایک سیاہ دور قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ خاص طور پر چیپل اور گنگولی کے درمیان تنازع کا گنگولی کی بیٹنگ پر برا اثر پڑا۔ گنگولی کے بارے میں بی سی سی آئی کو چیپل کی ای میل اور اس میں لگائے گئے الزامات نے گنگولی کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی۔", " بی سی سی آئی نے دونوں فریقوں کو منانے کی کوشش کی۔ لیکن اس معاملے کے بعد گنگولی کی بیٹنگ فارم خراب ہوگئی اور انھیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔ جس کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے گنگولی نے اپنی توجہ ڈومیسٹک میچوں اور رنجی کی طرف موڑ دی۔ گنگولی نے 10 ماہ میں پھر انڈین ٹیم میں واپسی کی۔", "جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز میں ان کی فطری شکل سامنے آنے کے بعد انھیں ون ڈے سیریز اور پھر 2007 کی ورلڈ کپ سیریز میں شامل کیا گیا۔ 2007 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گنگولی کی ڈبل سنچری نے کولکتہ ٹائیگرز کو فارم میں واپس لا دیا تھا اور شائقین پرجوش تھے۔", "لیکن گنگولی اپنی شہرت کے عروج کے وقت کرکٹ چھوڑنے کے لیے پرعزم تھے۔ انھوں نے 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔", "گنگولی ہی تھے جنھوں نے کرسٹن کے بعد انیل کمبلے کو انڈین ٹیم کا کوچ قرار دیا۔ لیکن یہ ایک الگ کہانی تھی جب کمبلے نے مختلف وجوہات کی وجہ سے آدھے راستے میں ہی چھوڑ دیا۔", " بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، گنگولی کی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچوں کے انعقاد میں تیزی، کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رنجی ٹرافی کے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ، خواتین کی کرکٹ پر زور نے انڈین کرکٹ کو ایک نئے دور میں پہنچا دیا ہے۔", "سورو گنگولی نے انڈین ٹیم کے لیے 311 ون ڈے کھیلے اور 11,363 رنز بنائے جن میں 32 سنچریاں اور 72 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ گنگولی نے 113 ٹیسٹ میچوں میں 7,212 رنز بنائے ہیں جن میں 16 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گنگولی جو کہ ایک میڈیم تیز گیند باز بھی رہے ہیں، انھوں نے بھی بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔", "گنگولی کے بیرون ملک میں پہلے وکٹ کے لیے 255 رنز آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔ دونوں نے مل کر 136 میچوں میں 7000 رنز بنائے ہیں۔ انھوں نے 26 مرتبہ 100 سے زائد رنز اور 44 مرتبہ 50 سے زائد رنز کی شراکتیں قائم کیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c1edvvpqp48o", "summary": "پاکستان ٹیم آج جب اپنا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلنے کے لیے میدان میں اُترے گی تو شاید پاکستانی شائقین وہاں موجود نہ ہوں کیونکہ انڈین حکومت نے اب تک ویزوں کا اجرا نہیں کیا ہے۔ بی بی سی نے اس میچ سے قبل حیدر آباد کا دورہ کیا ہے اور یہاں موجود کرکٹ شائقین سے اس میچ کے متعلق بات کی ہے۔", "id": "c1edvvpqp48o", "article": ["پاکستان کے میچ سے قبل سٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے", "آج (6 اکتوبر) دن ڈیڑھ بجے جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں انڈیا کے شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے اُترے گی تو شاید وہاں زیادہ تعداد میں پاکستانی شائقین موجود نہ ہوں کیونکہ انڈین حکومت نے اب تک پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزوں کا اجرا نہیں کیا ہے۔", "شاید خود بابر اعظم کو بھی اس کا احساس ہے اور انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈیجیٹل سائٹ پر بات کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کو انڈیا کا ویزا نہ ملنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بہتر ہوتا کہ پاکستانی شائقین کو بھی انڈیا کا ویزا ملتا۔ شائقین نے ورلڈ کپ کے لیے بہت سی تیاریاں کر رکھی ہیں۔‘ ", "انھوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ’آنے والے میچوں کے لیے پاکستانی شا‏ئقین کو ویزا دیا جائے گا اور پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد میں سپورٹ ملے گی۔‘", "بابر اعظم کی پہلی خواہش کے بارے میں تو ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن حیدرآباد میں کرکٹ شائقین سے بات کرنے کے بعد اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ان کی دوسری خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔", "حیدرآباد شہر میں میچ سے قبل سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے جبکہ سٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دن 12 بجے کے قریب حیدرآباد میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کی ابتدا تک اس میں 2 سے 3 ڈگری اضافے کی توقع ہے۔ ", "حیدرآباد میں عموماً اس موسم میں آب و ہوا حبس زدہ ہوتی ہے تاہم آج صبح سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی اور حبس کی شدت کم محسوس ہو رہی ہے۔ اگر تیز ہوا کا سلسلہ میچ کے دوران بھی جاری رہا تو کھلاڑیوں کے لیے میدان میں آسانی رہے کی اور پچ پر بولرز کو بھی مدد ملے گی۔ ", "حیدرآباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں", "ویزا نہ ملنے کے سبب یہاں پاکستانی فین کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ کل ورلڈ کپ کے افتتاہی میچ میں احمدآباد سٹیڈیم بیشتر خالی تھا۔ پاکستان کے میچ سے قبل حیدرآباد میں ویسے تو کافی جوش و خروش ہے مگر سٹیڈیم میں کتنے شائقین میچ دیکھنے آئیں گے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔", "واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیدیم میں نیدر لینڈز کے خلاف آئی سی سی کے عالمی کپ کا پہلا میچ آج کھیلے گی جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔", "ایسے میں جہاں پاکستانی شائقین پر انڈیا کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سے کسی حد تک مایوسی کا غلبہ ہے، وہیں دوسری جانب اس وقت حیدرآباد میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پاکستانی ٹیم کی آمد پر جس طرح ان کا استقبال کیا گیا، سٹیڈیم میں اسی طرح کی سپورٹ انھیں ملے گی۔‘", "اس بات کا ایک ثبوت تو بنگلور سے خصوصی طور پر پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ دیکھنے کے لیے حیدرآباد تک کا سفر کرنے والے انڈین شہری نوید خان ہیں۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نوید خان کا کہنا تھا کہ ’یہ عالمی کپ دونوں ملکوں کے لیے محبت کا پیغام بنے گا، جس انداز میں پاکستان کی ٹیم کا استقبال کیا گیا وہ بہت خوش آئند ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بہت اچھے ماحول میں ہو گا۔‘ ", "ایک خاتون مہوا دتا نے کہا کہ ’پاکستان کی ٹیم سات برس بعد انڈیا آئی ہے اور ان کا بہت شاندار خیرمقدم ہوا ہے۔ میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔ جو جیتا وہی سکندر۔‘", "واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم حیدرآباد میں ایک ہفتے سے مقیم ہے اور اس دوران اُن کی میزبانی اور کھانے کے چرچے بھی ہوتے رہے ہیں۔", "ایک اور نوجوان وجاہت علی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں پاکستانی ٹیم بہت مضبوط بن کر آئی ہے۔ شاہین آفریدی، حارث رؤف بہترین بولرز ہیں۔ بابر اعظم، رضوان، افتخار یہ سبھی ورلڈ کلاس کے بلے باز ہیں۔ نیدر لینڈز بھی اچھی ٹیم ہے۔ یہ میچ دلچسپ ہو گا۔‘", " وجاہت علی", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان کی ٹیم اس میچ سے قبل دو وارم اپ میچ کھیل چکی ہے اور اب تک متعدد ٹریننگ سیشن بھی کر چکی ہے۔ دوسری جانب نیدر لینڈز کی ٹیم نے بھی خود کو انڈیا کے موسم اور حالات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خوب ٹریننگ کی ہے۔", "بابر اعظم نے میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈیجیٹل سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹیم کی سب سے بڑی طاقت بیٹنگ لائن ہے جو ٹاپ سے نیچے تک مضبوط ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’بولنگ میں فاسٹ بالرز پاکستان کی حکمت عملی کی بنیاد ہیں، لیکن یہاں کی پچ پر سپنرز کو بھی فائدہ ہو گا۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’حیدرآباد کی پچ سے ٹیم مانوس ہے۔‘ ", "ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جہاں تک میرا تجربہ ہے اور انڈیا میں ہونے والے میچز جو میں نے ٹی وی پر دیکھے ہیں ان کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ انڈیا کی پچز واقعی اچھی دکھائی دے رہی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ میچز بڑے سکور والے ہوں گے۔‘", "جمعے کے میچ میں کتنا سکور ہو گا؟ یہ اندازہ لگانا قبل از وقت ہے تاہم اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ میچ بن سکتا ہے اگرچہ پاکستان کے لیے نیدرلینڈز اتنا بڑا چیلنج نہیں سمجھی جا رہی۔", "پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان یہ ایک روزہ میچز کا ساتواں مقابلہ ہو گا۔ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم نیدرلینڈز سے چھ بار کھیل چکی ہے اور ان سبھی میچوں میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دی تھی۔", "پاکستان نے گذشتہ برس نیدرلینڈز کے اپنے پہلے دورے کے دوران سیریز بھی اپنے نام کی تھی۔", "آئی سی سی کے مطابق جب یہ دونوں ٹیمں جمعہ کو مد مقابل ہوں گی تو یہ تقریباً گذشتہ 11 برس میں پہلا موقع ہو گا جب یہ انڈیا کی سرزمین پر 50 اوورز کا ون ڈے میچ کھیل رہی ہوں گی۔ دونوں ہی ٹیموں نے 1987 سے حیدرآباد میں 50 اوورز کا ون ڈے انٹرنیشنل گیم نہیں کھیلا ہے۔ ", "اہم بات یہ ہے کہ حیدرآباد کی اسی پچ پر پاکستان کا آئندہ میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا سے ہو گا اور اسی تناظر میں حیدرآباد میں بتایا ہوا وقت پاکستان کی ٹیم کے لیے کافی اہم ہے۔ ", "سپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت اور پُراعتماد دکھائی دے رہی ہے اور اگر ابتدائی دو میچوں میں اسے مسسلسل کامیابی حاصل ہوتی ہے تو یہ اعتماد مزید مضبوط ہو گا۔ ", "حیدرآباد میں پایا جانے والا جوش و خروش اور کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے جڑا شائقین کا ذوق و شوق اپنی جگہ تاہم انڈیا میں شائقین کی بڑی تعداد کو اس میچ کا شدت سے انتظار ہے جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو احمدآباد میں ہو گا۔ ", "لیکن احمدآباد میں انڈیا سے ہونے والے ٹاکرے سے قبل پاکستان کے لیے دونوں میچز جیتنا بہت اہم ہو گا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/crgye1440r0o", "summary": "یو پی بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ پراچی کہتی ہیں کہ ’اس ٹرولنگ کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھے ایک یا دو کم نمبر ملتے تو بہتر ہوتا۔‘ انھوں نے اپنی تصاویر پر بنائے جانے والے میز پر ردعمل دیا کہ انھوں نے اب سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا ہے اور محض پڑھائی پر توجہ دے رہی ہیں۔ ", "id": "crgye1440r0o", "article": ["یو پی بورڈ کے نتائج کا پانچواں دن تھا۔ صبح ساڑھے سات بجے سکول کا احاطہ کلاس نو سے 12ویں جماعت کے طلبہ سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔", "صبح بچے قطاروں میں کھڑے تھے۔ یہ منظر سکول کے کیمپس کا تھا جہاں طالبہ پراچی نگم نے ہائی سکول میں تقریباً 55 لاکھ طلبہ میں سے یو پی بورڈ میں ٹاپ کیا تھا۔", "ہماری نظر سفید شلوار کرتے اور سرخ دوپٹے میں پراچی نگم پر پڑی جن کی ہم کافی وقت سے تلاش میں تھے۔", "جیسے ہی پراچی سکول میں داخل ہوئیں، ان کے دوست انھیں دیکھ کر مسکرا رہے تھے کیونکہ سب جانتے تھے کہ پراچی کا بھی آج انٹرویو ہونا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری تھا۔", "یو پی کے سیتا پور ضلع کے محمود آباد علاقے میں واقع سیتا انٹر کالج میں گذشتہ ایک ہفتے سے تہوار کا ماحول ہے۔", "اس کی وجہ پراچی نگم اور شبھم ورما سمیت 19 طالب علم ہیں۔ یہ طلبہ ہائی سکول اور انٹرمیڈیٹ میں یو پی بورڈ میں ٹاپ کرنے والوں میں شامل ہیں۔", "سب کو ان ٹاپرز پر فخر ہے۔ لیکن پراچی نگم کو کچھ لوگوں کی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ کیا تھی؟ حیاتیاتی وجوہات کی وجہ سے اوپری ہونٹوں پر چھوٹے بالوں کا نمودار ہونا۔", "پراچی کہتی ہیں کہ ’اس ٹرولنگ اور ہجوم کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھے ایک یا دو نمبر کم ملتے تو بہتر ہوتا۔ اگر میں ٹاپ نہ کرتی تو لوگ میری شکل پر توجہ نہ دیتے۔ ", "’ہائی سکول میں پہلی بار میرے چہرے پر بال اُگنے کا مجھے احساس ہوا، اب لوگوں نے مجھے یہ محسوس کرایا کہ میرے چہرے پر بال ہیں۔‘ ", "پراچی کے چہرے پر بالوں کی نشو و نما نویں جماعت کی دوسری طلبہ سے زیادہ تھی۔", "گھر یا سکول میں کسی نے بھی پراچی کی جسمانی شکل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ پراچی کو کبھی اپنے بڑھتے ہوئے بالوں کا احساس نہیں ہوا۔", "اس بار پراچی نگم نے ہائی سکول میں 591 نمبر حاصل کیے ہیں۔", "پراچی دو بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے بڑی ہیں۔ وہ انجینیئر بننا چاہتی ہیں۔ پراچی مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اگر میں پہلے نمبر پر نہ آتی تو میں اتنی مشہور نہ ہوتی۔ ", "’سوشل میڈیا نے مجھے بہت مشہور کر دیا ہے۔ مجھے ہر جگہ سے بہت کالز آ رہی ہیں۔ دن بھر گھر میں بھیڑ لگی رہتی ہے۔‘", "لیکن پراچی مسلسل فون کالز اور میڈیا کو انٹرویو دینے سے بھی پریشان ہیں۔", "پراچی کا کہنا ہے کہ ’ہر انٹرویو میں ٹرولنگ کے بارے میں بہت باتیں کی جاتی ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں کیسی دکھتی ہوں۔ ", "’جب مجھے ضرورت محسوس ہوگی میں اپنا علاج کرواؤں گی۔ لیکن فی الحال میں چاہتی ہوں میری توجہ پڑھائی پر مرکوز رہے۔‘", "پراچی نے سوشل میڈیا دیکھنا چھوڑ دیا ہے تاکہ ٹرولنگ جھیلنی نہ پڑے۔ تاہم انھوں نے ٹرولرز کا شکریہ ادا کیا ہے کہ سوشل میڈیا نے انھیں اتنی کم عمر میں اتنا مشہور کر دیا ہے۔", "وہ کہتی ہیں کہ اگر ان کے چہرے پر بال نہ ہوتے تو وہ ٹرول نہ ہوتیں اور اگر ٹرول نہ ہوتیں تو لوگوں کا اتنا ہجوم نہ دیکھا ہوتا۔", "فی الحال پراچی مزید پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انھیں انجینیئر بننا ہے۔", "سیتا انٹر کالج کے پرنسپل رمیش واجپائی پراچی کے ٹرول ہونے پر کہتے ہیں کہ ’میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کسی بھی ٹرولر میں پراچی سے دو منٹ تک بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ", "’ایسا نہیں ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس سے فرق پڑتا ہے۔‘", " نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ ’ہم نے انھیں بہت ہمت دی ہے۔‘", "پراچی نے گفتگو میں مسلسل اس بات کا ذکر کیا کہ ان کے کالج میں ان کے دوستوں اور اساتذہ نے کبھی بھی ان کی جسمانی شکل پر تبصرہ نہیں کیا۔", "چند ماہ پہلے ان کی والدہ یہ ضرور کہہ رہی تھیں کہ وہ دسویں کے امتحان کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کریں گی۔", "پراچی کی والدہ ممتا نگم کہتی ہیں کہ ’ہم نے اس بات پر زیادہ توجہ نہیں دی کہ ہماری بیٹی کے اوپری ہونٹوں پر بال بڑھ گئے ہیں۔ مجھے اپنی بیٹی اس طرح پسند ہے۔ میں نے کبھی اسے پارلر لے جانے کا سوچا بھی نہیں تھا۔‘ ", "ان کے مطابق چونکہ ان کے چہرے پر بالوں کی نشوونما تیزی سے ہو رہی ہے اس لیے وہ امتحان ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر سے مشورہ کریں گے لیکن اس سے پہلے ہی لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔", "وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے افسوس ہے کہ لوگوں نے ہماری بیٹی کی صلاحیتوں کے بجائے اس کی جسمانی شکل پر زیادہ توجہ دی، ٹرول کیے جانے کے فوراً بعد ہم نے اپنی بیٹی کو بٹھایا اور نہایت شائستہ انداز میں سمجھایا کہ ان تمام چیزوں کی ذمہ داری آپ خود لیں گی۔ یہ آپ کو بالکل متاثر نہ ہونے دیں کیونکہ ہمارے گھر میں کوئی بھی سوشل میڈیا کو دیکھنے کے لیے فون نہیں اٹھا رہا۔‘", "پراچی کے والد چندر پرکاش نگم میونسپل کارپوریشن میں کام کرتے ہیں۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’سچ پوچھیں تو مجھے ٹرول کرنے والوں کو کچھ کہنا اچھا نہیں لگتا۔ بہت سے لوگ پراچی کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ڈان بہت تکلیف اور غصہ بھی محسوس نہیں ہوتا جب کوئی شخص کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا ہو تو ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ وہ کسی کے جذبات سے نہ کھیل سکیں۔", "پراچی نے کہا ’ٹاپ کرنے کے بعد میں تھوڑا سا دباؤ بھی محسوس کر رہی ہوں کہ اب لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ اس لیے مجھے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ میرے پاس ٹرول پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ میں ان لڑکیوں کو بھی بتانا چاہوں گی۔ جن کی جسمانی ساخت عام لوگوں سے تھوڑی مختلف ہے، ان کے لیے ہر چیز کو نظر انداز کر کے مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے۔‘", "پراچی کے ہم جماعت اس کے حق میں سوشل میڈیا پر #DontTrollPrachi مہم چلا رہے ہیں۔", "پراچی کے ہم جماعت ہیمنت ورما نے یوپی کے ہائی سکول میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔", "ہیمنت کا کہنا ہے کہ ’میں ایک انسٹاگرام صارف ہوں۔ میں نے پراچی کے لیے کی گئی زیادہ تر پوسٹس کا جواب دیا ہے۔ لوگوں نے مجھے بہت گالیاں بھی دی ہے اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔ لیکن ہم پراچی کے حق میں مسلسل لکھ رہے ہیں۔ اسے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔‘", "پراچی کے دوسرے ہم جماعت گیانیندر ورما کا کہنا ہے کہ ’جب لوگ پراچی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے تھے تو ہم سب نے مل کر یہ مہم شروع کی تھی۔ گھر بیٹھے بغیر جانے کسی کو ٹرول کرنا بہت آسان ہے۔ ٹرول کرنے والا پراچی نگم کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔‘", "گیانیندر کا مزید کہنا ہے کہ ’اب گاؤں کے ہر گھر میں ایک فون ہے۔ ہر کسی نے یہ ٹرول دیکھے ہوں گے۔ جن لڑکیوں کی جسمانی ساخت حیاتیاتی وجوہات کی وجہ سے قدرے مختلف ہے، ان کے والدین اپنی بیٹیوں کو کیسے تعلیم دیں گے؟ وہ صرف یہ سوچیں گے کہ یہ کیا ہے؟ پڑھائی کا استعمال کرتے ہوئے، اگر اس کا نام لیا جائے گا تو اس کی بیٹی کو ٹرول کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘", "ڈاکٹر نیہا آنند ایک سینیئر ماہر نفسیات ہیں جو لکھنؤ میں 18 سال سے کونسلنگ کر رہی ہیں۔", "وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے ویڈیو میں پراچی اور ان کے والدین سے جو کچھ سنا ہے، اس کی بنیاد پر میں کہہ سکتی ہوں کہ ان کے اساتذہ اور والدین اس کی ساخت کو سمجھ چکے ہیں۔ ", "’اسے بہت آسانی سے قبول کر لیا گیا، جس کی وجہ سے لڑکی نے اپنی توجہ کبھی نہیں کھوئی اور وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے قابل ہوئیں اور ٹاپ کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔‘", "ڈاکٹر نیہا کا مزید کہنا ہے کہ ’اس وقت باڈی شیمنگ کا اثر بچوں پر بہت گہرا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے بچے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ ", "’ان میں احساس کمتری پیدا ہوتی ہے۔ وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اساتذہ اور والدین کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے ارد گرد ایسا ماحول بنانا چاہیے اور بچوں کو اپنی صلاحیتوں اور طاقتوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ’ظاہری خوبصورتی کو نظر انداز کریں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cd153rdp7glo", "summary": "بی بی سی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک منظم طریقے سے پاکستان میں موجود ایجنٹ بھکاریوں یا ضرورت مند افراد کو اس مقصد کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک، خصوصاً سعودی عرب، ایران اور عراق بھجواتے ہیں جہاں بھیک سے حاصل ہونے والی رقم میں اُن کو بھی حصہ ملتا ہے۔", "id": "cd153rdp7glo", "article": ["رواں ماہ 5 اکتوبر کو دو خواتین اور دو مردوں پر مشتمل ایک گروپ مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے عمرہ زائرین بن کر سعودی عرب جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پہنچا۔", "پنجاب کے ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کے اس ’منظم گروہ‘ میں نسرین بی بی، اُن کے چچا اسلم، چچی پروین اور بھائی عارف شامل تھے۔", "یہ چاروں قریبی رشتہ دار سہانے خواب لیے ایئرپورٹ پر واقع ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے۔", "نسرین بی بی اس سے پہلے 16 مرتبہ جبکہ پروین نو مرتبہ پاکستان سے باہر عمرہ کی ادائیگی یا زیارتوں پر جانے کے بہانے بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکی تھیں۔ اسلم اور عارف اگرچہ سعودی عرب تو پہلی بار جا رہے تھے لیکن ماضی میں وہ متعدد مرتبہ ایران اور عراق زیارتوں کے بہانے بھیک مانگنے کے لیے سفر کر چکے تھے۔", "ایف آئی اے امیگریشن پر تعینات اہلکاروں نے ان چاروں افراد سے پوچھ گچھ کے بعد انھیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور ’ٹریفکنگ اِن پرسن ایکٹ 2018‘ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا۔", "ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش چاروں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب عمرہ زائرین کے بھیس میں جا رہے تھے حالانکہ ان کا اصل مقصد وہاں جا کر بھیک مانگنا تھا۔", "بی بی سی کو دستیاب ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ تمام ملزمان پہلے بھی سعودی عرب، ایران اور عراق بھیک مانگنے کی غرض سے جا چکے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اور ان کے ایجنٹ جہاں زیب کے درمیان موبائل پر بھیجے گئے پیغامات سے بھی اس گروہ کے باہر کے ممالک میں جا کر بھیک مانگنے کے شواہد ملے ہیں اور ان کے موبائلز فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔", "نسرین بی بی اور پروین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ دیگر دونوں ملزمان محمد اسلم اور عارف مزید پوچھ گچھ کے لیے حوالات میں بند ہیں۔", "نو اکتوبر کو مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر بی بی سی نے نسرین بی بی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ’کیا ہمیں اس طرح پکڑنے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، کیا اس ملک میں لوگ بھوک سے نہیں مر رہے، کیا روزی کمانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔‘", "نسرین بی بی کے مطابق ’ایسی گرفتاریوں سے یہ کام رُکنے والا نہیں۔ ہم غریبوں کو تو آرام سے پکڑ لیا، کیا کبھی کسی طاقتور کو بھی پکڑا ہے یہاں۔‘", "جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے سے پاکستان کی بدنامی نہیں ہوتی تو انھوں نے جواب دیا کہ ’پہلے کون سے جھنڈے لگے ہیں۔‘", "واضح رہے کہ حال ہی میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے سیکریٹری ذوالفقار حیدر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ بیرون ملک گرفتار ہونے والے 90 فیصد بھیک مانگنے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔", "یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد بی بی سی کی تحقیق سے علم ہوا کہ ایک منظم طریقے سے پاکستان میں موجود ایجنٹ بھکاریوں یا ضرورت مند افراد کو اس مقصد کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک، خصوصاً سعودی عرب، ایران اور عراق بھجواتے ہیں جہاں بھیک سے حاصل ہونے والی رقم میں اِن ایجنٹس کو بھی حصہ ملتا ہے۔", "تاہم حال ہی میں سعودی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے باضابطہ شکایت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو اس مسئلے کا تدارک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے نتیجے میں نسرین بی بی اور ان کا خاندان گرفتار ہوا۔", "پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابقحالیہ دنوں میں ملتان اور سیالکوٹ سے چند گروہ گرفتار ہوئے ہیں جو لوگوں کو عمرے کے بہانے سعودی عرب لے کر جاتے ہیں اور اب تک آف لوڈ ہو کر گرفتار ہونے والوں کی تعداد 37 ہے۔", "نسرین بی بی کے بھائی عارف اور چچا اسلم نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ عمرہ کرنے کے بہانے بھیک مانگنے پہلی مرتبہ سعودی عرب جا رہے تھے۔ ماجد علی کے مطابق ان کا سارا خاندان بھیک مانگتا ہے اور یہ سلسلہ کئی نسلوں سے چل رہا ہے۔", "’ہم نے ایجنٹ کو فی کس 2 لاکھ 30 ہزار روپے دیے تھے، جس کے عوض اس نے ویزہ اور ٹکٹوں کا بندوبست کیا تھا۔‘ ان کے بقول ان تمام افراد نے سعودی عرب میں 20 روز کے قریب قیام کرنا تھا۔ ", "’میں پہلے بندر کا تماشہ دکھا کر گلی، محلوں میں مانگتا تھا لیکن پھر اس کے بعد ایران اور عراق بھی گئے بھیک مانگنے۔‘", "عارف کے مطابق ایران اور عراق میں خرچہ نکال کر وہ فی ٹرپ 30,20 ہزار روپے فی کس کما لیتے تھے۔", "عارف کا کہنا تھا کہ ’ایران، عراق اور سعودی عرب جا کر کبھی گونگا بن کر، کبھی ہاتھوں سے روٹی کھانے کا اشارہ کر کے‘ وہ لوگوں سے بھیک مانگتے تھے۔", "عارف کہتے ہیں کہ ’اس طرح زیارتوں کا سفر بھی ہو جاتا تھا اور پیسے بھی بن جاتے تھے۔‘", "گرفتار ہونے والے افراد سعودی عرب میں اپنے سہولت کار کے متعلق بات کرنے سے کتراتے نظر آئے لیکن ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کے مطابق ’ان لوگوں کے سہولت کاروں، جو سعودی عرب میں رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں‘ کے خلاف ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن سرکل محمد ریاض خان کی نگرانی میں تفتیش جاری ہے۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے محمد ریاض خان نے دعویٰ کیا کہ ’اب تک کی تفتیش کے مطابق باہر کے ممالک میں جا کر بھیک مانگنا ایک منظم جرم بن چکا ہے جس میں مختلف گروہ پاکستان اور بیرون ملک سے ملوث ہیں۔‘", "ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ’اس کیس میں بھی چاروں ملزمان اور ایجنٹ میں طے ہوا تھا کہ کمائی کا آدھا حصہ اس ایجنٹ کو ملے گا جس نے ناصرف ان کے سفری دستاویزات کا انتظام کیا بلکہ سعودی عرب میں ان کی رہائش اور دیگر ضروریات کا بندوبست بھی کرنا تھا۔‘", "سوشل میڈیا پر فیس بک پیج چلانے والے ایک ایجنٹ نے بھکاریوں کو عمرے کے نام پر سعودی عرب لے جانے کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’یہاں روپے ملتے ہیں، سعودی عرب میں ریال میں بھیک دی جاتی ہے۔ زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔‘", "انھوں نے بتایا کہ ’میں یہاں سے لوگوں کو مزدوری اور عمرے کے نام پر سعودی عرب لے کر جاتا رہا ہوں۔ کبھی 16 کبھی 25 لوگ ہوتے ہیں۔ تقریباً پانچ ماہ تک ایسا کرتا رہا ہوں۔‘", "پاکستان میں کام کرنے والے مختلف ایجنٹس کی طرح یہ شخص بھی فیس بُک اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو واٹس ایپ پر تمام تر تفصیلات مہیا کر دیتے ہیں۔", "ان کا طریقہ کار کچھ یوں ہوتا ہے کہ پاکستان سے کئی افراد مزدوری کرنے کی غرض سے ان ایجنٹس سے رابطہ کرتے ہیں اور جو لوگ کوئی کام نہیں جاتے، انھیں ایجنٹس بھیک مانگنے کی آفر کرتے ہیں۔", "ایجنٹ نے بتایا کہ ’پاکستان سے ہر کوئی مزدوری کی غرض سے نہیں جاتا۔ اس لیے ان کو کچھ مختلف آفر کرنا پڑتا ہے۔‘", "’خواتین اور بچوں کو بھی اس گروہ کا حصہ بنانا پڑتا ہے تاکہ پہلے عمرے یا زیارت کے لیے ویزا حاصل کیا جا سکے اور پھر انھیں مکہ اور مسجدِ نبوی کے سامنے بٹھایا جا سکے۔‘", "بی بی سی نے ان سرکاری دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے جو سعودی عرب کی حکومت نے اس اہم مسئلے پر پاکستان کی حکومت کے ساتھ شئیر کی تھیں۔", "بی بی سی کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق 16 جون 2023 کو سعودی عرب کی حکومت نے وزیر اعظم آفس کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے، جسم فروشی، منشیات کی سمگلنگ اور سفری دستاویزات میں جعل سازی جیسے بڑھتے ہوئے جرائم میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا۔", "بی بی سی کی معلومات کے مطابق سعودی عرب کی باضابطہ شکایت کے بعد وزیر اعظم آفس نے وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں، بشمول ایف آئی اے، کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد ایف آئی اے نے سعودی عرب سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تمام ہوائی اڈوں پر پروفائلنگ شروع کر دی۔", "سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانی ذوالفقار حیدر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انھیں سعودی عرب، ایران اور عراق کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا جس کے بعد معلومات کو رپورٹ کی شکل میں پیش کیا گیا۔", "انھوں نے کہا کہ ’پھر ایف آئی اے کو حرکت میں لانا پڑا۔ جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے اس وقت ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں سرگرمِ عمل ہے۔ اور اس کے بارے میں جو بھی معلومات ہیں وہ آپ سب کے سامنے لا رہے ہیں۔‘", "ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد الرحٰمن نے بی بی سی کو بتایا کہ سینٹ قائمہ کمیٹی میں سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانی کے انکشاف کے بعد مسافروں کی پروفائلنگ شروع کی گئی۔", "خواجہ حماد الرحٰمن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پروفائلنگ سے مراد مسافروں کے ضروری قواعد چیک کرنا اور ان کے سفر کے مقاصد کو جانچنا ہوتا ہے کہ اگر کوئی مسافر سعودی عرب عمرہ کی غرض سے جانا چاہتا ہے تو کیا ان کی مالی حیثیت انھیں اس بات کی اجازت دیتی ہے۔‘", "پروفائلنگ کے عمل کے دوران ہوٹل بکنگ، واپسی کے ٹکٹ کی موجودگی اور مسافروں کے پاس موجود کیش سے بھی اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آیا مسافر عمرہ کی غرض سے ہی سفر کر رہے ہیں یا ان کا وہاں جانے کا مقصد کوئی اور ہے۔", "ایک سوال کے جواب میں خواجہ حماد الرحمٰن نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے چند سال پہلے تک یورپ اور دیگر ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی پروفائلنگ کی جاتی تھی لیکن پھر ’شکایات کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر پروفائلنگ کا عمل روک دیا گیا تھا جو اب سعودی عرب کی بھکاریوں سے متعلق شکایات کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔‘", "پروفائلنگ کی مدد سے ایف آئی اے کو پہلی بڑی کامیابی اس وقت ملی جب 29 ستمبر 2023 کو خواتین سمیت 16 افراد کا گروہ سعودی عرب جانے کے ارادے سے ملتان ائیرپورٹ پہنچا۔", "نئی ہدایات کی روشنی میں ان افراد کو مشکوک گردانتے ہوئے امیگریشن حکام نے انھیں باقی مسافروں سے الگ کر دیا اور پوچھ گچھ شروع کر دی۔ خواجہ حماد الرحٰمن کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جب ان کی پروفائلنگ کی گئی تو ’وہ سب کے سب بھکاری نکلے۔‘", "’نہ ان کے پاس ہوٹل بکنگ تھی، نہ پیسے اور نہ ان کی مالی حیثیت ایسی تھی کے یہ عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جاتے۔ جب ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بھیک مانگنے والے کٹورے تک بیگوں سے برآمد ہوئے۔‘", "خواجہ حماد الرحٰمن کے مطاق ’دوران تفتیش علم ہوا کہ بھیک مانگنے کی غرض سے جانے والوں کو سعودی عرب میں نورو نامی ایجنٹ نے سہولت فراہم کرنا تھی۔‘", "ایف آئی اے کے سینئر افسر کے مطابق ’ڈیل کے تحت روزانہ بھیک کا حساب کیا جانا تھا اور کمائی کا آدھا حصہ بھی روز کے روز ہی تقسیم ہونا تھا۔‘", "ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والوں میں لودھراں کے شکیل بھی شامل تھے جو اپنی دو بیویوں کے ساتھ سعودی عرب جا رہے تھے۔", "ملتان کی ایک مقامی عدالت کے باہر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شکیل نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر پھیری لگا کر بیڈ شیٹس بیچتے ہیں۔", "ان کے بقول انھیں سعودی عرب عمرہ کی غرض سے جانے کا خیال ان کے دوست سے آیا جو ان کے ساتھ ہی پھیری لگاتے تھے۔", "محمد عمران کے مطابق تینوں افراد کی ڈیل 3 لاکھ روپے میں ہوئی تھی اور ویزے اور ٹکٹس وغیرہ کے لیے بھی ایجنٹ سے دوست نے ہی ملوایا تھا۔", "ملتان ایئرپورٹ سے لاہور کینٹ کے علاقے اسماعیل ٹاؤن کی چار خواتین کو بھی ابتدائی طور پر حراست میں لیا گیا تاہم ان کے خلاف مزید کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور انھیں چھوڑ دیا گیا۔", "ان میں شکیلہ بی بی، ان کی بھانجی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ اور کل ملا کر لاہور سے اس گروہ میں سات قریبی عزیز شامل تھے۔ یہ ساتوں افراد 27 ستمبر کو لاہور لاری اڈہ سے ایک بس میں سوار ہو کر ملتان پہنچے تھے۔", "بی بی سی نے لاہور میں اسماعیل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ٹوٹی پھوٹی گلیوں کے اندر ایک سنگل سٹوری مکان میں شکیلہ بی بی ایک چارپائی پر بیٹھی تھیں جہاں ان کی بھانجی اور بیٹی بھی موجود تھیں۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شکیلہ بی بی نے دعویٰ کیا کہ وہ بھیک مانگنے کی غرض سے نہیں بلکہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ہی سعودی عرب جا رہے تھے۔", "شکیلہ بی بی کے مطابق بھیک مانگنے والے کٹورے بھی ان کے سامان سے نہیں بلکہ دوسری خواتین کے سامان سے برآمد ہوئے تھے۔", "شکیلہ بی بی کے مطابق ان کے شوہر اور تین بیٹے بادامی باغ سبزی منڈی میں چھابڑی فروش کا کام کرتے ہیں اور انھوں نے بڑی مشکل سے پیسے اکھٹے کر کے عمرہ پر جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔", "انھوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ’بورڈنگ پاس جاری ہو چکا تھا اور سامان بھی جا چکا تھا‘ لیکن اچانک انھیں ایف آئی اے والوں نے روک لیا۔", "’جب ہم امیگریشن کروا رہے تھے تب ایف آئی اے نے کچھ لوگوں کو روکا پھر اس کے بعد ہماری باری بھی آ گئی۔‘", "جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خاوند یا بیٹے عمرہ کرنے ساتھ کیوں نہیں جا رہے تھے، تو پروین بی بی کا کہنا تھا کہ ان کے خاوند اور بیٹوں کی خواہش تھی کہ وہ (خواتین) عمرے پر جائیں۔", "دوسری طرف اسماعیل ٹاؤن کے ایک مقامی دکاندار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس بستی میں رہنے والے مرد اور خواتین لاہور کے مختلف علاقوں میں جا کر بھیک مانگتے ہیں۔", "نوٹ: اس تحریر میں زیر حراست ملزمان کے نام بدل کر فرضی نام استعمال کیے گئے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-54738782", "summary": "پاکستان میں قومی بچت کی سکیموں میں واضح کمی آئی ہے جس کی وجہ ماہرین کے مطابق شرح منافع میں کمی کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بھی ہیں۔", "id": "198f9096-7ef1-4e7b-a56f-3d39de03c713", "article": ["پاکستان میں قومی بچت کی سکیموں میں موجودہ مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں ہونے والی سرمایہ کاری میں بے پناہ کمی دیکھنے میں آئی۔ قومی بچت کی اسکیموں میں ان پہلے دو ماہ میں فقط سات ارب روپے کا سرمایہ لگایا گیا۔ ", "دو ماہ میں مجموعی طور پر قومی بچت کی سکیموں میں سات ارب روپے کی سرمایہ کاری کا موازنہ گذشتہ مالی سال سے کیا جائے تو اس سرمایہ کاری میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے کیونکہ گزرے سال میں ہر مہینے میں اوسطاً 30 ارب کی سرمایہ کاری قومی بچت کی اسکیموں میں کی گئی تھی۔ ", "قومی بچت کی سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت اپنے بجٹ کی ضروریات کو پوری کرتی ہے، ان سکیموں میں ہونے والی سرمایہ کاری پر حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ماہ منافع دیتی ہے۔ تاہم اس سال ان سکیموں پر شرح منافع میں کمی کی گئی جو ماہرین معیشت کے نزدیک ان سکیموں میں کم سرمایہ کاری کی ایک وجہ ہے۔", "اس کے ساتھ فنائنشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے تحت ان سکیموں میں لگائی جانے والی رقم کے بارے میں جانچ پڑتال بھی ان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں حوصلہ شکنی کا باعث بن رہی ہے۔", "واضح رہے کہ پاکستان میں 'سیوینگز ٹو جی ڈی پی' یعنی قومی بچت کی مجموعی قومی پیداوار میں شرح خطے میں کم ہے جو گذشتہ مالی سال میں اس سے پہلے سال کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد کے قریب رہی۔ تاہم اس سال اب تک بچت اسکیموں میں آنے والی کم سرمایہ کاری کی وجہ سے اس کے دوبارہ نچلی سطح پر جانے کا خدشہ ہے", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "قومی بچت کی سکیمیں ", "پاکستان میں وزارت خزانہ کے ذیلی ادارے 'مرکز قومی بچت' کے تحت ایسی سکیمیں چلائی جاتی ہیں جن میں ایک خاص مدت کے لیے رقم لگا کر ان پر منافع حاصل کیا جاتا ہے۔ ان سکیموں کے ذریعے نہ صرف بچت کو فروغ دیا جاتا ہے بلکہ حکومت اپنے بجٹ خسارے اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل کے لیے اس رقم کو استعمال کرتی ہے۔ ", "مرکز قومی بچت کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق یہ ادارہ ملک میں سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس میں سرمایہ کاری کی کل مالیت اس وقت تین ہزار ارب روپے سے زیادہ کی ہے اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد ستر لاکھ سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں مرکز قومی بچت کی 376 شاخیں موجود ہیں۔ ", "قومی بچت کی سکیموں میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس، پرائز بانڈز اور کچھ دوسرے مالیاتی سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔ ان میں ایک خاص مدت کے لیے سرمایہ کاری پر منافع دیا جاتا ہے جو مختلف سرٹیفکیٹس پر مختلف شرح سے دیا جاتا ہے۔ ان میں بیواؤں اور بزرگ افراد کو خصوصی رعایت حاصل ہے اور ان کے لیے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹس پر دوسروں کے مقابلے میں شرح منافع تھوڑی سی زیادہ ہوتی ہے۔", "قومی بچت سکیموں میں ہونے والی سرمایہ کاری ", "اس مالی سال کے پہلے دو ماہ میں قومی بچت کی سکیموں میں ہونے والی سرمایہ کاری سات ارب روپے سے کچھ زیادہ رہی جو ایک مہینے میں اوسطاً ساڑھے تین ارب روپے بنتی ہے۔ ایک مہینے میں اوسطاً ساڑھے تین ارب کی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال میں ایک ماہ میں اوسطاً 30 ارب روپے سے بہت زیادہ کم ہے۔ ", "گذشتہ مالی سال میں قومی بچت کی سکیموں میں مجموعی طور پر 370 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ مالی سال 2018-19 میں ان سکیموں میں مجموعی طور پر 307 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گذشتہ مالی سال میں بچت اسکیموں میں آنے والی زیادہ سرمایہ کاری کی وجہ سے ملک کی سیونگز ٹو جی ڈی پی شرح 13.9 فیصد تک بڑھ گئی تھی، تاہم اس سال میں ان سکیموں میں آنے والی کم سرمایہ کاری کے باعث ملک کی سیونگز ٹو جی ڈی پی شرح کے نیچے جانے کا امکان ہے۔ ", "قومی بچت کی سکیموں میں کم سرمایہ کاری کی وجوہات", "قومی بچت کی سکیموں میں کم سرمایہ کاری کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا اس کی ایک بڑی وجہ تو ان سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر دیے جانے والے منافع کی شرح میں کمی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے لیے اس میں زیادہ کشش نہیں ہے۔ حکومت نے شرح سود میں کمی کے بعد ان سکیموں میں سرمایہ کاری پر دیے جانے والے منافع پر بھی کمی کر دی تھی۔ ", "ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح ان اسکیموں پر دیے جانے والے نفع کی شرح سے کم ہے جس کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری کم آ رہی ہے۔", "انہوں نے کہا لوگ پیسہ اس لیے لگاتے ہیں کہ انہیں اچھا منافع ملے لیکن حکومت کی جانب سے ان اسکیموں پر لگائی جانے والی رقم پر جب کم منافع ملے گا تو وہ لازماً سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ اس کے ساتھ اس منافع پر لگایا جانے والا ٹیکس بھی لوگوں کو اس سرمایہ کاری سے روک رہا ہے کہ جب آپ کو منافع پر ٹیکس دینا پڑے گا تو پھر بہت کم سرمایہ کاری اس شعبے میں آئے گی۔", "انہوں نے کہا قومی بچت سکیموں میں کم سرمایہ کاری کو معیشت کے مجموعی تناظر میں دیکھنا چاہیے جب ہر قسم کی سرمایہ کار ی رکی ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اس میں سرمایہ کاری زیادہ آئے۔ معیشت پر غیر یقینی صورت حال طاری ہے جو تمام شعبوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ", "ڈارسن سیکورٹیز میں معیشت کے تجزیہ کار یوسف سعید نے کہا کہ دوسری وجوہات کے علاوہ قومی بچت سکیموں میں ہونے والی کم سرمایہ کاری کی ایک اہم وجہ اداروں کی جانب سے ان میں سرمایہ کاری پر پابندی ہے جو حکومت نے کچھ عرصہ پہلے نافذ کی ہے۔ ", "وزارت خزانہ میں ڈیبٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل عبد الرحمن وڑائچ نے کہا کہ حکومت نے اداروں کی جانب سے ان سکیموں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی تھی تاکہ وہ بانڈ مارکیٹ میں آئیں اور اس میں سرمایہ کاری کریں۔", "انہوں نے کہا اس سلسلے میں ایڈجسٹمنٹ کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پہلے ان پر شرح منافع زیادہ تھا تو زیادہ سرمایہ کاری آرہی تھی جو اب کم ہو گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا یہ رجحان عارضی نظر آتا ہے کیونکہ بنکوں اور دوسری جگہوں پر سرمایہ کاری کے مقابلے میں بچت سکیموں میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے نفع کی شرح ابھی بھی زیادہ ہے۔", "ایف اے ٹی ایف کی شرائط کا قومی بچت اسکیموں پر کیا اثر پڑا", "قومی بچت سکیموں میں ہونے والی کم سرمایہ کار پر بات کرتے ہوئے ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ اس کی ایک وجہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط بھی ہیں کہ جن میں ان اسکیموں میں لگائی جانے والی رقم کا ذریعہ معلوم کرنے کا کہا گیا کہ سرمائے کے طور پر لگائی جانے والی رقم کہاں سے حاصل کی گئی ہے۔", "ان کے مطابق پہلے ایسی کوئی شرط نہیں تھی کہ سرمایہ کاری کرنے پر کوئی ان ذرائع کے بارے میں پوچھتا کہ یہ رقم کہاں سے حاصل کی گئی ہے۔ ان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے قوانین کے تحت ان سکیموں میں لگائے جانے والے پیسے کی جانچ پڑتال بھی کم سرمایہ کاری کا وجہ بنی ہے۔", "وزارت خزانہ کے ڈیبٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل عبد الرحمن وڑائچ نے تصدیق کی ہے کہ ایف ٹی اے ایف کے قوانین کے تحت ان سکیموں میں لگائے جانے والے پیسے کی جانچ پڑتال کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق ان سکیموں پر اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئی نگرانی نہیں ہوتی تھی۔ ", "انہوں نے کہا اب اگر کوئی قومی بچت میں اکاؤنٹ کھول رہا ہے تو اس سے پوچھا جائے گا کہ اس کا ذریعہ آمدنی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بھی اس سلسلے میں بن رہی ہے کہ جو اس سلسلے میں قوانین بنائے گی۔ ", "وڑائچ کے مطابق ایف ٹی اے ایف کی شرائط کے تحت قومی بچت سکیموں پر نگرانی سے وقتی طور پر تو سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو گی تاہم یہ مستقبل کے لیے ایک اچھا اقدام ہے تاکہ اس کے ذریعے مشکوک پیسے کے استعمال کو روکا جا سکے۔", "بچت سکیموں میں کم سرمایہ کاری سے حکومت پر کیا اثر پڑ رہا ہے", "بچت سکیموں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو حکومت اپنی بجٹ کی ضروریات پورا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ دو ماہ میں آنے والی کم سرمایہ کاری کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے وڑائچ نے کہا کہ اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا کیونکہ حکومت اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے بانڈ مارکیٹ سے پیسہ ادھار لے رہی ہے جہاں کم شرح سود کی وجہ سے سستا قرضہ مل جاتا ہے۔ ", "مزمل اسلم نے کہا بینکوں سے حاصل کیا جانے والا قرضہ کم شرح سود کی وجہ سے سستا ہے اس لیے حکومت کو بچت سکیموں سے حاصل ہونے والے کم سرمائے کی وجہ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-57535393", "summary": "پاکستان میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی سامنے آئی ہے۔ اس کمی کی ابتدا 16 جون کو کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں دیکھنے میں آئی اور کئی افراد یا تو ویکسین کے انتظار میں لائن میں لگے رہے یا پھر مایوس ہو کر گھروں کو نکل گئے۔", "id": "082661c9-daed-4528-bf4f-1d8d29f8f676", "article": ["پاکستان کے مختلف شہروں میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی سامنے آئی ہے۔ اس کمی کی ابتدا 16 جون کو کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں بھی دیکھنے میں آئی جہاں مختلف سینٹرز میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین ختم ہو گئی اور کئی افراد یا تو لائن میں لگے رہے یا پھر مایوس ہو کر گھروں کو نکل گئے۔ ", "کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین نہ ہونے کی صورت میں دیگر چھوٹے سینٹرز کو بھی مجبوراً بند کرنا پڑا۔ ", "اس بارے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ ’16 اور 17 جون کو پاکستان میں چار لاکھ ویکسین لگیں اور چین سے ویکسین کی کھیپ آنے میں دیر ہو گئی جس کا سب سے زیادہ اثر پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ پر پڑا اور چند شہروں اور سینٹرز میں ویکسین کی کمی دیکھنے میں آئی۔‘", "وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بی بی سی کو اس بارے میں بتایا کہ چند ماہ پہلے کے مقابلے میں ویکسین سینٹرز کی تعداد بڑھ چکی ہے۔", "’ملک بھر میں اس وقت دو ہزار سے زیادہ ویکسینیشن سینٹرز ہیں اور ظاہر ہے کہ جب موجودہ اعداد و شمار سے تھوڑا بھی نمبر بڑھے گا تو ویکسین کی کمی بھی واقع ہو گی۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ ’16 جون کو جب شور برپا ہوا کہ ویکسین کی کمی ہو گئی ہے تو اس دن ملک بھر میں سوا چار لاکھ ویکسین لگ چکی تھیں۔ یہ بہت بڑی تعداد ہے۔ پھر 17 جون کو بھی سوا سے ڈھائی لاکھ کے قریب ویکسین لگی ہیں۔‘", "ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ایک وجہ ویکسین کی کچھ روز دیر سے آمد بھی ہے کیونکہ جب معاہدہ کیا جاتا ہے تو کمپنی کی جانب سے دیر سویر ہو جاتی ہے۔ ", "اس بارے میں صوبہ سندھ کے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سومرو نے بی بی سی کو بتایا کہ حالیہ ماہ میں ویکسین لگانے کی تعداد بھی بڑھائی گئی تھی۔ ", "’قومی رابطہ کمیٹی (نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی) کے اجلاس کے دوران ہم نے پوچھا کہ سردیوں کے لیے ویکسین کا کیا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہیے؟ تو اسد عمر صاحب نے کہا کہ آپ ویکسین کی فکر نہ کریں آپ ویکسین لگوانے کے بارے میں سوچیں۔‘", "اس کے نتیجے میں سندھ حکومت نے ایک کروڑ اسی لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا اور ہر روز دو لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کے لیے مختلف اضلاع میں 75000 ڈوزز لگانے کا ہدف طے کیا گیا۔‘", "کراچی میں ویکسین لگانے کا ہدف چالیس ہزار سے شروع ہوا تھا اور جب یہ ہدف ایک لاکھ دس ہزار تک پہنچا تو ویکسین کی کمی واقع ہو گئی۔ ", "اسی ہدف میں مختلف ڈویژن، ٹریڈ پارٹنر اور ان کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا جہاں ملازمت پر مامور افراد کو ویکسین لگانا ضروری تھی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "نیا ہدف طے کرنے سے پہلے مزید ویکسینخریدنے کی تیاری کی گئی؟ ", "لیکن اب سوال یہ ہے کہ ویکسین خریدنے کا عمل صوبوں کے دائرہ کار میں آتا ہے تو کیا ہدف طے کرنے سے پہلے مزید ویکسین خریدنے کی تیاری کی گئی تھی؟ ", "قاسم سومرو نے بتایا کہ ویکسین خریدنے کے دو طریقے ہیں: ایک طریقہ یہ ہے کہ سندھ حکومت خود سے ویکسین خریدے اور دوسرا پاکستان کی وفاقی حکومت سے مدد لے۔ ", "’ہم نے پہلے پچاس کروڑ روپے ویکسین خریدنے کے لیے رکھے اور سائنو فارم ویکسین خریدنے کے لیے چینی قونصل خانے سے بات کی۔ چینی قونصل خانے نے کہا کہ ایسے ویکسین کا معاہدہ نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم براہِ راست حکومتِ پاکستان کے ذریعے ویکسین دیں گے۔ کمپنی نے کہا کہ سندھ حکومت لکھ کر دے کہ وہ ویکسین خریدنے کی مجاز ہے۔ اس کے نتیجے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط لکھا جس کا انھیں جواب موصول نہیں ہوا۔‘", "قاسم سومرو نے بتایا کہ پھر وفاق سے رجوع کیا گیا کہ پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے جو ویکسین وفاقی حکومت خریدے گی، وہ سندھ سے معاوضہ لے کر صوبے کے لیے خرید لیں لیکن اس بارے میں بھی ہمیں نہیں بتایا گیا۔", "صورتحال میں بہتری کیسے آ سکتی ہے؟", "قاسم سومرو نے کہا کہ اس وقت سندھ حکومت کے پاس دو راستے ہیں کہ یا تو ’وفاقی حکومت کی معاونت سے بین الاقومی کمپنی سے ویکسین خرید کر وفاقی حکومت کو اس کا معاوضہ ادا کر دیا جائے یا دوسرا راستہ یہ ہے کہ اس وقت دنیا بھر سے ویکسین کی طلب بڑھتی جارہی ہے تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم پیسے رکھیں گے اور ہمیں ویکسین مل جائے گی۔", "انھوں نے کہا کہ ’اگر وفاقی حکومت نے کمپنیوں سے معاہدے کیے ہوئے ہیں تو سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومت کو بھی بتائیں تاکہ مل کر اس کمی کو پورا کیا جا سکے۔‘", "اس بارے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہمیں ان سے پیسے نہیں درکار بلکہ ہم انھیں مفت ویکسین دے دیں گے جیسے کہ اب تک دیتے آرہے ہیں۔‘", "انھوں نے کہا کہ ویکسین خریدنا صوبائی سبجیکٹ ہے اور ’ہم انھیں کہتے آ رہے ہیں کہ آپ ویکسین خرید لیں اور جو مدد چاہیے ہم کر دیں گے لیکن اب تک ایسا نہیں کیا جا رہا۔‘", "کیا پاکستان میں مزید ویکسین آ رہی ہے؟", "ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ویکسین کی ایک سپلائی 20 جون تک آ رہی ہے جس کے نتیجے میں ویکسین کی موجودہ کمی کو پیر یعنی 21 جون تک قابو کر لیا جائے گا۔", "ان کا کہنا تھا کہ آنے والی اس کھیپ سے 12 سے 13 لاکھ تک کی آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔ اس سے حکومت کو موجودہ کمی کو پوراکرنے میں مدد ملے گی اور جون کے اواخر اور جولائی کے وسط تک کافی لوگوں کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔ ", "’اس کے علاوہ پاکستان نے تقریباً ایک ارب روپے کی اضافی ویکسین مختلف ممالک سے منگوانے کا بھی معاہدہ کیا ہے۔ ان میں سائنو فارم، سائنو ویک، کین سائنو، فائزر اور سپوتنک شامل ہیں اور یہ ویکسین رواں ماہ جون کے آخری دس دن میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ آنے والی ویکسین پاکستان کے فائزر سے حالیہ دنوں میں ہونے والے معاہدے کے تحت آرہی ہیں۔", "’پھر عالمی ادارہ صحت کے گلوبل ویکسین پروگرام کوویکس کے ذریعے بھی جولائی تک ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں آرہی ہیں لیکن روس، چین اور فائزر کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے اگلے چند ماہ بھی کوور ہو جائیں گے۔‘", "واضح رہے کہ پاکستان کو اس وقت تین طریقوں سے ویکسین موصول ہو رہی ہے: ایک ہمسایہ ملک(چین) سے، دوسرا ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک کی امداد کے ذریعے خریدی گئی ویکسین جبکہ عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت بھی ویکسین موصول ہو رہی ہیں۔", "یاد رہے کہ رواں سال مئی میں جب فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں ملک پہنچی تھیں تو حکام نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہارکیا تھا۔ ", "یہ ویکسین کوویکس کے گلوبل ویکسین پروگرام کے تحت یونیسیف کے ذریعے پاکستان پہنچی تھی لیکن پھر ویکسین کی کلیئرنس اور رجسٹریشن پر محکمہ صحت کی جانب سے سوال اٹھنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جلد از جلد فائزر ویکسین کو رجسٹر کرانے کا عمل شروع کیا۔ ", "اس بارے میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ’کوویکس کے ویکسین بھیجنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن جو پہلے ہوا ایسے واقعات کو نہ دہراتے ہوئے پاکستان کی کوشش ہے کہ نوے سے پچانوے فیصد ویکسین ہمارے دیگر ممالک اور کمپنیوں کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے ذریعے آئے۔اور ہر روز تقریباً پانچ لاکھ خوراکیں دی جائیں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cp06q7587zvo", "summary": "مقامی افراد کے مطابق اس ضمن میں دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا کہ خواتین مردوں کے بغیر گھر سے نہ نکلیں مگر کم سے کم تین واقعات ایسے پیش آئے ہیں جن میں خواتین اپنے والد، شوہر اور والدہ کے ساتھ جا رہی تھیں جب ان پر شاٹ گن یا چھرے والی بندوق سے حملہ کیا گیا۔", "id": "cp06q7587zvo", "article": ["(فائل فوٹو)", "’میں مقامی سکول میں ٹیچر ہوں۔ دو اگست کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث میں نے سکول سے چھٹی کی اور اپنی بہن کے ہمراہ پارا چنار میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئی۔ چیک اپ کے بعد میں اپنی بہن کے ہمراہ واپس گھر جا رہی تھی جب نامعلوم سمت سے آنے والا فائر میری کمر پر لگا جس سے میں زخمی ہو گئی، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔‘", "’میں اپنے بھائی کے ہمراہ نادرا آفس سے واپس پیدل گھر جا رہی تھی جب نامعلوم سمت سے آنے والا فائر میرے بائیں ہاتھ پر لگا جس سے میں زخمی ہو گئی۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔‘", "’میں اپنے والدین کی اجازت سے سلائی سینٹر میں داخلہ لینے جا رہی تھی جب نامعلوم سمیت سے آنے والا فائر میری کمر کے نچلے حصے میں لگا جس سے میں زخمی ہو گئی۔ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی یا عداوت نہیں۔‘", "’میں اپنی حاملہ اہلیہ کو لے کر ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گیا۔ چیک اپ کے بعد واپسی پر میں اپنے چچا زاد بھائی سے رقم لینے کے لیے ان کی دکان میں گیا جبکہ میری حاملہ اہلیہ باہر ہی کھڑی تھیں۔ جب میں دکان سے باہر نکلا تو معلوم ہوا کہ کسی نامعلوم شخص نے میری اہلیہ پر فائر کیا جو اس کی پسلی کے نیچے لگا۔ میں زخمی اہلیہ کو لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہمیں پشاور ریفر کر دیا گیا کیونکہ میری اہلیہ حاملہ تھیں۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا عداوت نہیں۔‘", "اوپر درج تمام تر واقعات درحقیقت ان چار ایف آئی آرز کے متن ہیں جو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں۔ ", " پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے کم از کم 9 واقعات درج ہو چکے ہیں جبکہ ان واقعات میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے ایک شخص کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔", "پارہ چنار سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ امیر رحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کُل چھ ایسی زخمی خواتین کو لایا گیا تھا جنھیں چھرے والی بندوق یا ایئر گن سے فائر کر کے زخمی کیا گیا تھا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "امیر رحمان کے مطابق ان میں سے کچھ ایسی زخمی خواتین تھیں جن کے جسم میں چھرہ زیادہ اندر نہیں گیا تھا، چنانچہ اسے نکال دیا گیا جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی زخمی ہو کر آئی تھیں جنھیں پشاور ریفر کر دیا گیا تھا کیونکہ حمل کی وجہ سے ان میں پیچیدگی آ سکتی تھی۔ ", "پارہ چنار سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ان واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل رہی ہیں۔ ", "ان کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر یہ مواد بھی پھیلایا گیا کہ خواتین بازاروں میں نہ جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں انھیں شاٹ گن سے نشانہ بنایا جائے گا۔", "مقامی افراد کے مطابق اس ضمن میں دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا کہ خواتین مردوں کے بغیر گھر سے نہ نکلیں مگر کم سے کم تین واقعات ایسے پیش آئے ہیں جن میں خواتین اپنے والد، شوہر اور والدہ کے ساتھ جا رہی تھیں جب ان پر شاٹ گن یا چھرے والی بندوق سے حملہ کیا گیا۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی سکول ٹیچر نے بتایا کہ وہ عام طور پر سکول پیدل آتی جاتی تھیں اور چند ہفتے قبل ایک روز جب وہ واپس آ رہی تھیں تو راستے میں کھڑے چند لڑکوں نے آواز کسی کہ ’شاباش ایئر گن والوں کو اطلاع کرو، یہ پیدل جا رہی ہیں۔‘", "ٹیچر کے مطابق اس واقعے کے بعد انھوں نے گاڑی لگوائی اس سے قطع نظر کہ ان کا سکول ان کے گھر کے قریب ہی واقع ہے۔", "یاد رہے کہ یہ واقعات ضلع کرم کے شیعہ اکثریتی علاقے میں پیش آ رہے ہیں۔", "بی سی سی سے بات کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سابق سربراہ علامہ عابد حسین نے بتایا کہ جب اس طرح کی کارروائیاں شروع ہوئیں تو انھوں نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر سے وفود کی شکل میں ملاقاتیں کیں جنھوں نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔", "علامہ عابد حسین الحسینی نے بتایا کہ پارہ چنار میں جگہ جگہ ناکے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اور شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہو رہے۔", "پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال محرم کے بعد پارہ چنار میں خواتین پر اس طرح کے حملے شروع ہوئے ہیں اور اب تک پولیس کے پاس ایسے کم سے کم 9 واقعات درج ہو چکے ہیں۔", "ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد عمران نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے تمام واقعات کی ایف آئی آر درج کی ہیں اور اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔", "انھوں نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ان حملوں میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے جس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔", "ڈی پی او محمد عمران کا کہنا تھا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اور آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں اس کے لیے بازار اور دیگر اہم مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے جبکہ جگہ جگہ پولیس اہلکار مشتبہ افراد پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 12 ستمبر کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔", "پولیس حکام کے مطابق پارہ چنار میں لوگ تعلیم حاصل کرنے میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور امکان ہے کہ یہ کام بظاہر ان لوگوں کو تعلیم سے روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cd17yw90evdo", "summary": "چے کو بلڈ کینسر تھا اور ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو جواب دے دیا تھا کہ اس کے زندہ بچنے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ اس کے بعد کسی ’معجزے‘ کی اُمید لیے بچے کے والدین ہری دوار گئے کہ ان کا بیٹا صحت یاب ہو جائے گا۔", "id": "cd17yw90evdo", "article": ["انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ہندوؤں کے مقدس شہر ’ہری دوار‘ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو اس وقت پورے ملک میں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک خاتون ایک بچے کو پانی میں ڈبکیاں لگواتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔", "یہ منظر ’ہری دوار‘ کے مقدس مقام ’ہر کی پوھڑی‘ (یعنی دیوتا وشنو کا پاؤں) کا ہے۔ یہ جگہ ہندو مذہب میں کافی اہمیت اور تقدیس کی حامل ہے جہاں مذہبی عبادات بھی ادا کی جاتی ہیں۔", "اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریائے گنگا کے کنارے موجود اس گھاٹ (ہر کی پوھڑی) پر بچے کو ڈبکیاں دیتی خاتون سے چند افراد بچے کو چھین لیتے ہیں۔ اس دوران بچہ بے حس و حرکت ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں خاتون کے ساتھ دو مرد بھی موجود نظر آتے ہیں۔", "بچے کو بے حس و حرکت دیکھ کر موقع پر موجود افراد خاتون اور ان کے ساتھ موجود دو مردوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتے ہیں۔ موقع پر موجود یہ ہجوم خاتون اور دونوں مردوں پر بچے کو ڈبو کر مارے کا الزام عائد کرتے بھی نظر آتے ہیں۔", "اسی نوعیت کی ایک اور ویڈیو میں وہی خاتون اُسی بچے کی لاش کے پاس بیٹھی نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ خاتون دعویٰ کرتی ہیں کہ بے حس و حرکت پڑا ’بچہ جلد ہی جاگ جائے گا۔‘", "اس موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد مقامی پولیس نے خاتون اور دونوں مردوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بچے کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔", "انڈیا میں سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو ان عنوانات کے تحت پوسٹ کی جا رہی ہے کہ ایک ماں نے اپنے ہی بچے کی ڈبو کر جان لے لی۔", "تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی موت پانی میں ڈوبنے کے باعث نہیں ہوئی ہے۔", "ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ہری دوار کے پولیس افسر سوتنتر کمار نے ایک پریس کانفرنس کی اور بچے کی ڈوبنے کے باعث ہلاکت کی تردید کی۔", "ہری دوار پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہر کی پوھڑی پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے ہی بچے کو ڈبو کر مارنے کا دعویٰ غلط ہے بلکہ یہ معاملہ ’بظاہر ایمان اور آخری اُمید‘ سے جڑا ہوا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی ہر زوایے سے تحقیق جاری ہے اور پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے بعد اب تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔", "انھوں نے کہا کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور چونکہ وہ کینسر کی آخری سٹیج پر تھا اس لیے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی نے اسے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ", "پولیس کے مطابق بچے کے والدین ’آخری اُمید کے طور پر اسے ہری دوار کے مقدس مقام پر لائے۔‘", "پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے پھیپھڑوں میں پانی نہیں تھا جو ظاہر کرتی ہے کہ اس کی موت ڈوبنے کی وجہ سے نہیں ہوئی۔", "پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ معاملہ چونکہ حساس نوعیت کا ہے، اس لیے اس ضمن میں سامنے آنے والی وائرل ویڈیوز کو حقائق کے بغیر مختلف پلیٹ فارمرز پر شیئر نہ کیا جائے۔", "اس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک ذمہ دار پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ویڈیوز سامنے آنے کے بعد والدین کو تھانے لایا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تاہم پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ ڈوبنا ثابت نہ ہونے کی بنا پر انھیں رہا کر دیا گیا تاکہ وہ اپنے بچے کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔‘ ", "دہلی کے سونیا وہار کے رہنے والے رنجیت کمار ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور وہ ان لوگوں کو دہلی سے ہری دوار لائے تھے۔", "رنجیت نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بچہ بہت بیمار تھا اور گاڑی میں سوار ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اس نے حرکت کرنا بند کر دی تھی۔‘", "انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’واقعے کے دن صبح 7 بجے بچے کے چچا نے انھیں ہری دوار جانے کے لیے بلایا۔ اور وہ بچے اور اس کے والدین کے ہمراہ نو بج کر دس منٹ پر دہلی سے روانہ ہوئے۔ بچے کے ساتھ اُن کے والدین اور ایک خالہ بھی تھیں۔ بچہ دورانِ سفر بڑی مُشکل سے سانس لے رہا تھا۔‘", "تھوڑی دیر بعد بچے کی سانسیں بھی رک گئیں، تاہم بچے کی ماں نے بس یہ کہا کہ بچے سو رہا ہے۔", "دوپہر تقریبا ایک بج کر 15 منٹ پر ہری دوار پہنچنے کے بعد، والدین نے اسے اپنی گود میں لیا اور گنگا میں نہلانے چلے گئے تاکہ وہ شفایاب ہو سکے۔", "مدن رائے دہلی کی سونیا وہار کالونی میں اس فیملی کے پڑوسی ہیں۔", "انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بچے کے والد راج کمار پھولوں کی فروخت کا کا کام کرتے ہیں اور اُن کی بیوی گھریلو خاتون ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹے کی موت کے بعد اب ان کی ایک بیٹی ہے۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ بچے کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو جواب دے دیا تھا کہ اس کے زندہ بچنے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ پڑوسی کے مطابق ڈاکٹروں سے جواب ملنے کے بعد والدین کسی ’معجزے‘ کی اُمید لیے ہری دوار گئے تاکہ ان کا بیٹا صحت یاب ہو سکے۔", "مدن رائے کہتے ہیں کہ ’خدا کی اس سب میں کوئی اور مرضی تھی۔‘", "پوسٹ مارٹم کے بعد یہ فیملی رات دیر گئے دہلی لوٹ آئی۔", "مدن رائے بھی سوشل میڈیا کے رویے سے ناراض نظر آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ’کیا آپ اس طرح کی تحقیقات کے بغیر خبریں شائع کرتے ہیں؟ وہ غریب لوگ پہلے ہی افسردہ اور بچے کی موت کی وجہ سے پریشان اور صدمے کی حالات میں ہیں اور سب سے بڑھ کر اُن کے بارے میں میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں۔ کیا اُن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی جو بنا کُچھ سوچے اور سمجھے ہر خبر چلا دیتے ہیں؟‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c721wxjlxp1o", "summary": "آذربائیجان کو تیل اور قدرتی گیس کے وسیع وسائل کے لیے ’سرزمین آتش‘ کہا جاتا ہے۔ جب معروف سیاح مارکو پولو نے 13ویں صدی میں مشرقی قفقاز کا دورہ کیا تو انھوں نے اپنی یادداشتوں میں اس خطے کے قدرتی ’تیل کے چشموں‘ کے نغمے گائے ہیں۔ ", "id": "c721wxjlxp1o", "article": ["تقریباً صبح چار بجے آذربائیجان کے شمالی علاقے میں خنالق کے دور دراز پہاڑی گاؤں کے باہر ایک آتش گاہ میں بھڑکتے ہوئے بلند شعلوں پر لوہے کے برتن میں رکھا دریا کا پانی ابلنے لگا۔", "پیدل سفر کرنے والوں کا ہمارا گروپ شمالی آذربائیجان میں کوہ علیوف کی چوٹی کی طرف ایک طویل برفانی چڑھائی پر چڑھنے والا تھا۔ ایسے کسی گروپ کے لیے اس مقام پر زمین کے ایک شگاف سے نکلنے والی میتھین گیس کی وجہ سے بھڑکتی ہوئی آگ نے ایک مقدس حیثیت حاصل کر لی ہے۔ ", "اس نے نہ صرف ہمیں سرد اور پرنم بہار کی رات میں گرمی فراہم کی بلکہ اس نے ہماری صبح کی چائے کی تیاری میں بھی مدد کی۔ ہم ذہنی طور پر چڑھائی کے لیے تیار تھے۔", "عظیم قفقاز کے پہاڑوں میں 2,350 میٹر کے فاصلے پر دو ہزار افراد پر مشتمل ایک بستی ہے جو خنالق کہلاتی ہے۔ ", "وہاں سے آتش گاہ سے گزرنے والی پگڈنڈی تک پہنچنے کے لیے سوویت جی اے زید ٹرک سے ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ ", "آس پاس کا بیشتر حصہ شاہداگ نیشنل پارک کا علاقہ ہے جو الپائن مرغزاروں اور بلند و بالا چوٹیوں کے 130,508 ہیکٹر علاقے پر پھیلا ہوا ہے، یہ جنوبی قفقاز کا سب سے بڑا قومی پارک ہے۔ یہ آذربائیجان کی روس کے ساتھ شمالی سرحد کا حصہ ہے۔", "اس کی چوٹیاں بادلوں میں گھسی نظر آتی ہیں اور بظاہر ایک ناقابل تسخیر دیوار بناتی ہیں۔ خطے کی ناہموار زمین اور غیر متوقع آب و ہوا نے تاریخی طور پر انسانوں کو یہاں سے دور ہی رکھا ہے۔ اس کے باوجود مسلسل جلتے ہوئے شعلوں والا آتش کدہ ہمارے وہاں پہنچنے سے صدیوں پہلے سے پوجا جاتا رہا ہے۔ ", "ہم جیسے ہائيکرز انتہائی خوبصورت نظاروں کی تلاش میں آذربائیجان کے کنارے کی ان پہاڑیوں تک پہنچتے ہیں۔", "آذربائیجان کو تیل اور قدرتی گیس کے وسیع وسائل کے لیے ’سرزمین آتش‘ کہا جاتا ہے۔ جب معروف سیاح مارکو پولو نے 13ویں صدی میں مشرقی قفقاز کا دورہ کیا تو انھوں نے اپنی یادداشتوں میں اس خطے کے قدرتی ’تیل کے چشموں‘ کے نغمے گائے ہیں۔ ", "ملک میں قدرتی گیس کے وافر ذخائر نے گذشتہ 150 سال میں اس کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے باوجود زرتشتی مذہب کی وجہ سے آگ آذربائیجانی ثقافت اور اساطیر میں پیوست ہے۔ یہ دنیا کے قدیم ترین توحیدی مذاہب میں سے ایک ہے جس نے تین ہزار سال سے زیادہ پہلے یہاں اپنی جڑیں قائم کیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "زرتشت مذہب میں آگ مرکزی کردار کی حامل ہے۔ زرتشتیوں کے لیے آگ ان کے خدا کے ساتھ روحانی اور جسمانی رابطے کے لیے پل کا کام کرتی ہے، جس کے ذریعے فانی عقیدت مند خدا سے جڑ سکتے ہیں اور اندھیرے میں رہنے والی شیطانی قوتوں سے تحفظ حاصل کر سکتے ہیں۔ ", "کوئی بھی رسم آگ کے بغیر ادا نہیں کی جاتی اور خنالق کے قریب اس طرح کے آتش کدے باعقیدہ برادریوں کے لیے بنائے گئے ہیں۔ درحقیقت کچھ سکالرز کا خیال ہے کہ آذربائیجان کا نام آذر (فارسی میں ’آگ‘) اور بایگان (محافظ) کا مرکب ہے۔", "آذربائیجان کی تاریخ کے مؤرخ اور مذہبی سکالر کاظم عظیموف کا کہنا ہے کہ زرتشتی مذہب کی یہاں جڑ پکڑنے کی کئی وجوہات ہیں۔ شاہراہ ریشم کے اہم مقام پر آذربائیجان کی موجودگی نے زرتشتی تاجروں کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ مقامی آبادی کے ساتھ آسانی سے رابطے میں آسکیں۔ ", "آذربائیجان قدرتی گیس کے ذخائر سے مالامال ہے اور اسی سبب اس مذہب کی مقدس آگ کو برقرار رکھنا آسان ہے۔", "آج آذربائیجانیوں کی اکثریت مسلمان ہے لیکن زرتشتی عقائد، رسم و رواج اور روایات عصری ثقافت میں نظر آتی ہیں۔ ہر سال موسم بہار کی آمد کا جشن منانے کے لیے آذربائیجان میں نوروز منایا جاتا ہے۔ یہ روایت زرتشتی لوک داستانوں سے انھیں ملی ہے اور نوروز آذربائیجان کی سب سے بڑی تعطیلات میں سے ایک ہے۔", "باکو کی ایک ٹوور گائیڈ عائشان شریفوفا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’نوروز کے موقع پر ہم اپنے صحن میں آگ جلاتے ہیں۔ ہم شکربورا، بکلاوا، گوگھل (پیسٹریز) وغیرہ بناتے ہیں۔ یہ نوروز کے موقع پر خاص طور پر تیار کی جانے والی مٹھائیاں ہیں۔‘", "’ان میں سے ہر ایک موسم بہار کے دوران فطرت کے مختلف مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔ شکربورا ہلال کی شکل کا ہوتا ہے، بکلاوا ستارے کی شکل کا ہوتا ہے جبکہ گوگھل سورج کی شکل کا۔‘", "زرتشتی مذہب میں تجدید کا تصور اور فطرت کے تئیں اس کی تعظیم جدید دور کے آذربائیجان میں مضبوط ہے۔ نوروز 21 مارچ کو آتا ہے لیکن ایران کے برعکس آذربائیجان میں نوروز کی تعطیل سے پہلے والے چار ہفتوں میں جشن منایا جاتا ہے۔ ", "شریفووا کہتی ہیں کہ ’لوگ رقص کرتے ہیں، گیت گاتے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے جشن مناتے ہیں۔‘", "زرتشتیوں کے لیے سردیوں کے بعد فطرت کا احیا خود کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے آگ ایک مفید ذریعہ ہے۔ آذربائیجان کے چاروں طرف، شہروں اور دیہاتوں میں الاؤ جلائے جاتے ہیں اور جو لوگ اپنی بدقسمتی کو پیچھے چھوڑ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں وہ اس کے اوپر سے چھلانگ لگاتے ہیں۔", "آذربائیجان کے زرتشتی ماضی کے مادی نشانات ملنا مشکل ہیں۔ کچھ سکالرز کا خیال ہے کہ آذربائیجان کی قومی آئیکون میں سے ایک باکو کے تاریخی پرانے شہر میں موجود 29 میٹر بلند میڈن ٹاور ہے۔ ", "یہ 12ویں صدی کی عمارت یونیسکو کے تہذیبی ورثے میں شامل ہے اور زرتشتی مذہب کا آغاز ہو سکتی ہے۔ مینار کے نیچے کھڑے ہو کر اینٹوں کی دو مختلف تہوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ", "بعض مورخین کا خیال ہے کہ عمارت کا نچلا حصہ دخمہ ہو سکتا ہے جو زرتشتی میت کو رکھنے والے مینار کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہو تاکہ انھیں پاک کیا جا سکے۔ ", "زرتشتی مذہب کا ایک اور مقدس عنصر یہ ہے کہ انسانی باقیات کو مینار کے اوپر رکھ دیا جائے اور گدھوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دیا جائے تاکہ زمین غیر آلودہ رہے۔ ", "سکالر اور محقق کے ای ایدولجی کے مطابق دخموں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ لاشیں اور ان کے سیال زمین کے ساتھ رابطے میں نہ آئیں یا ندیوں میں نہ جائیں، اس طرح مٹی اور ندیوں کو آلودہ نہ کریں اور بیماریاں نہ پھیلیں۔ یہ رسم چھوٹی پہاڑی وادیوں میں پیدا ہوئی جہاں قابل کاشت زمین بہت کم تھی اور بیماری پورے گاؤں کو تباہ کر دیتی تھی۔", "فارسیوں نے چھٹی صدی قبل مسیح میں جدید دور کے آذربائیجان میں زرتشتی مذہب کو سرکاری مذہب کے طور پر اپنایا اور ساتویں صدی عیسوی میں ساسانی سلطنت کے خاتمے تک وہاں قربان گاہیں، مندر اور مینار جگہ جگہ نظر آتے تھے۔ ", "جب زرتشتی مذہب پورے ایشیا اور قفقاز میں پھیلنے لگا تو مذہب کے مقدس شعلوں کی حفاظت کے لیے ہزاروں آتش کدے بنائے گئے لیکن ساتویں صدی عیسوی میں اسلام کی آمد کے بعد ان میں سے بہت سی رسمیں ختم ہونے لگیں۔", "یہ 12ویں صدی کی عمارت یونیسکو کے تہذیبی ورثے میں شامل ہے", "آج آذربائیجان کی آبادی زیادہ تر شیعہ مسلمان ہے لیکن اس کے دو باقی ماندہ آتش کدے ملک کی پراسرار زرتشتی تاریخ کے بہترین شواہد پیش کرتی ہیں۔ خنالق میں ایک چھوٹی پتھر کی اہرام نما عمارت ہے جس کے گرد چار کھلے محراب والے داخلی راستے ہیں جہاں سے سبز پہاڑیاں نظر آتی ہے ہیں جو آگے جا کر چاروں طرف برفانی چوٹیوں میں داخل جاتی ہیں۔ ", "موجودہ ڈھانچہ نسبتاً نیا ہے۔ اس کی بنیاد ایک یادگار کے طور پر لندن میں قائم عالمی زرتشتی تنظیم نے 2016 میں رکھی تھی۔ اس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سابق آتش کدے کے کھنڈرات پر بنایا گیا ہے جسے مقامی باشندوں نے ہمیشہ ’آتش گاہ‘ کہا ہے۔ ", "آذربائیجان کا سب سے مشہور آتش کدہ سورخانی کی آتش گاہ ہے جو دارالحکومت باکو کے مشرق میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں کہ آج اس کے زائرین کی اکثریت انڈیا سے آتی ہے۔ ", "ساتویں صدی میں اسلام کے پھیلنے کے بعد ایران اور آذربائیجان میں زرتشتی تیزی سے محدود ہونے لگے اور بہت سے لوگوں کو اپنے آبائی وطن کو چھوڑ کر وسطی اور جنوبی ایشیا میں جا کر آباد ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔ ممبئی اور قریبی انڈین ریاست گجرات ایک بڑی زرتشتی آبادی کا گھر بن گئے۔ ", "اسلام قبول کرنے سے انکار کرنے کے بعد سلطنت فارس سے فرار ہونے والے ان افراد نے انڈیا میں پناہ لی اور آج یہ دنیا میں زرتشتیوں کا سب سے بڑا گروہ ہے۔", " ایک اندازے کے مطابق اس کے 60,000 پیروکار ہیں جو عالمی زرتشتی برادری کا تقریباً نصف ہیں۔", "خنالق کے آتش کدے کی طرح سورخانی کو بھی آذربائیجان میں زرتشت کے زوال کے صدیوں بعد تعمیر کیا گیا تھا اور اسے قدرتی طور پر جلنے والے شعلے کے گرد بنایا گیا تھا۔ ", "جب فرانسیسی ناول نگار الیگزینڈر ڈیوما نے 1858 میں باکو کا دورہ کیا تو انھوں نے کہا تھا کہ ’پوری دنیا باکو کے آتش گاہ سے واقف ہے۔ میرے ہم وطن جو آتش پرستوں (زرتشتیوں کے درمیان ایک توہین آمیز اصطلاح) کو دیکھنا چاہتے ہیں، انھیں جلدی کرنا چاہیے کیونکہ وہاں پہلے ہی بہت کم بچے ہیں۔‘", "’مندر میں صرف ایک بوڑھا آدمی اور دو دیگر افراد ہیں جن کی عمر 30-35 سال ہے۔‘", "سراخانی آتشکدہ آذربائیجان کا سب سے مشہور آتشکدہ ہے اور یہ کسی قلعے کی طرح نظر آتا ہے", "اس عمارت کی چار محرابیں ایک قربان گاہ کے لیے کھلتی ہیں اور ان سب کے اوپر گنبد ہے جو کہ 17ویں صدی کا ہے۔ یہ اس وقت تعمیر کیا گیا برصغیر پاک و ہند کے تاجر شاہراہ ریشم کے راستے آذربائیجان پہنچے اور اپنے سفر کے دوران یہاں رکے۔ ", "شریفووا نے کہا کہ ’اس آتش کدے اور اس کے آس پاس کے کاروان سرائے نے مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا خیرمقدم کیا: ہندوؤں، سکھوں اور زرتشتیوں کے لیے اپنی اپنی عبادت گاہیں تھیں جو آج بھی نظر آتی ہیں۔‘ ", "عظیموف کے مطابق ایرانی سرحد کے ساتھ جنوبی آذربائیجان میں رہنے والی مقامی تالیش آبادی کے آج زرتشتی مذہب سے قریبی تعلقات ہیں۔ ", "وہ کہتے ہیں کہ ’آج آذربائیجان کے جنوب میں آگ ایک مقدس علامت کے طور پر خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے، جہاں ایرانی بولنے والی تالش آبادی کی اکثریت ہے۔ اس خطے میں، فطرت کے عناصر (آگ، پانی، چاول، پودے) کی دوسری جگہوں سے زیادہ پوجا کی جاتی ہے۔‘ ", "’سوویت دور میں تمام مذاہب کی ممانعت تھی، لہذا ہمیں تالش لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنھوں نے مذہب پر پابندی کے باوجود زرتشتیوں کے نغموں اور ترانوں کو زندہ رکھتے ہوئے چھپ چھپا کر نوروز کا مقدس تہوار مناتے رہے۔‘", "1960 کی دہائی کے اواخر میں سورخانی آتش گاہ کے اندر لگی آگ نے جلنا بند کر دیا کیونکہ اس کے جلنے کی سبب میتھین کو کسی اور طرف لے جایا گیا لیکن 1975 میں اس قلعے جیسی جگہ کو ایک عجائب گھر کے طور پر دوبارہ کھول دیا گیا اور باکو سے گیس پائپ لائن کی بدولت اس کی آگ کو ایک بار پھر بھڑکا دیا گیا۔", "حالیہ برسوں میں آذربائیجان نے اپنے زرتشتی ماضی کو یاد کیا ہے", "آذربائیجان نے سوویت روس کے زوال کے بعد 1991 میں آزادی حاصل کی اور اس کے بعد سے اس ملک نے اپنی شناخت دوبارہ حاصل کرنے اور اپنی پیچیدہ زرتشتی جڑوں کو تسلیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ", "عظیموف نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اذری لوگ اب بھی سوویت روایات کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں اور زرتشت کے خلاف اسلام کی تاریخی دشمنی اب بھی مقامی آبادی کی یاد میں زندہ ہے۔ دوسری جگہوں پر قدیم زرتشتیوں کی مقدس آگ نے ایک نیا سیکولر معنی حاصل کیا ہے، جس سے غیر مذہبی طرز زندگی اور آذربائیجان کے رسم و رواج پر اثر پڑا ہے اور اس کا بڑا اظہار نوروز کے دوران دیکھا جاتا ہے۔‘", "ہم لوگ ٹخنوں تک گہری برف میں سے گھسیٹ گھسیٹ کر گزرنے کے بعد آخر کار چھ گھنٹے کے سفر کے بعد ماؤنٹ علیوف کی 3,751 میٹر بلند چوٹی پر پہنچ گئے۔ چند تصاویر لیں اور آذربائیجان کا جھنڈا لہرانے کے بعد موسم بدلنے سے پہلے ہم نے اترنا شروع کر دیا۔", "بیس کیمپ پر واپس آئے تو دیکھا کہ تیز بارش اور ہوا کے باوجود آتش گاہ کے اندر آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ جب ہم روانہ ہوئے تو میں نے وہاں کھڑے تنہا مندر اور اس کے ہمیشہ جلتے ہوئے شعلے کو پیچھے مڑ کر دیکھا اور سوچا کہ لوگوں، براعظموں اور عقائد کے سنگم پر موجود یہ سرزمین ہمیشہ کی طرح کثیر الثقافتی ماضی کی ایک کھڑکی کے طور پر کام کر سکتی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cz70525dp2go", "summary": "ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ دنیا کے بلند پہاڑی سلسلوں پر کم برفباری اور زیادہ بارش ان علاقوں میں مزید قدرت آفات کو جنم دے رہی ہے۔ ", "id": "cz70525dp2go", "article": ["انڈیا کے ہمالیہ پہاڑی سلسلے کے خطے میں رواں ماہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مکانات اور عمارتیں بہہ گئی ہیں۔ ", "نیپال اور پاکستان کے کچھ حصوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور تعمیرات کے ساتھ طوفانی بارشیں خطے میں مزید تباہی اور آفات کا باعث بن رہی ہیں۔ ", "تاہم بلندی پر واقع علاقوں میں بارشوں میں غیر معمولی اضافہ خطے کو مزید خطرناک بنا رہا ہے۔", "ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہمالیہ سمیت دنیا بھر کے بلند پہاڑی سلسلوں کی ان بلندیوں پر معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جہاں ماضی میں کبھی زیادہ تر برف باری ہوا کرتی تھی۔", "سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی نے پہاڑوں کو مزید خطرناک بنا دیا ہے، کیونکہ زمین کے درجہ حرارت میں اضافے سے نہ صرف بارش ہوتی ہے بلکہ یہاں پر پڑی برف بھی پگھلتی ہے۔ ", "بارش کا پانی بھی مٹی کو نرم کر دیتا ہے، جس کا نتیجہ لینڈ سلائیڈنگ، چٹانیں گرنے، سیلاب اور ملبے کے بہاؤ کی صورت میں نکلتا ہے۔ ان علاقوں میں مٹی اور گارے سے بھرا پانی اور ٹوٹے پتھر پہاڑوں سے نیچے کی طرف بہہ جاتے ہیں۔", "نیچر نامی جریدے میں جون میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری تحقیق اور اس سے اخذ نتائج کئی طرح کے شواہد فراہم کرتے ہیں کہ بلندیوں پر گرم درجہ حرارت شدید بارش کو بڑھاوا دیتا ہے، خاص طور پر شمالی نصف کرہ کے برفانی علاقوں میں۔‘", "یہ نتائج 2019 میں انٹر گورنمینٹل پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی) کی ایک خصوصی رپورٹ سے مطابقت رکھتے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے کم از کم دنیا کے کچھ بلند علاقوں میں برف باری میں کمی آئی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں کی نچلی سطح پر۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "فرانس میں نیشنل سینٹر فار میٹرولوجیکل ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور آئی پی سی سی کی خصوصی رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک سیموئل مورین کہتے ہیں کہ ’بہت زیادہ اونچائی پر اور تمام موسموں میں بھی بارش کے زیادہ واقعات ہوئے ہیں۔‘", "اور یہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہے کیونکہ زیرو ڈگری آئسوتھرم، جو کہ منجمد کرنے کی سطح ہے، جہاں نمی برف بن کر گرتی ہے زیادہ بلندی پر چلا گیا ہے۔", "اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس کے نتیجے میں، ان (پہاڑی) علاقوں کو ہاٹ سپاٹ (خطرناک علاقوں) کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جہاں شدید بارش کے واقعات اور اس سے جڑے خطرات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے کٹاؤ کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔‘", "مشیگن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور اس تحقیق کے سرکردہ مصنف محمد اومبادی نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی نصف کرہ میں الپس اور راکیز جیسے پہاڑی سلسلوں کے مقابلے میں ہمالیہ کے خطے کے لیے یہ خطرہ زیادہ ہے۔", "’اس کی وجہ یہ ہے کہ (ہمالیہ میں) گرمی سے متعلق اضافی عمل جاری ہیں جو یہاں ہوا کے دباؤ اور طوفان کے رخ کو تبدیل کرتے ہیں، جس سے طوفانوں کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔‘", "ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ جو انڈیا، بھوٹان، نیپال اور پاکستان کے علاقوں تک پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں پر موسم اور درجہ حرارت میں تبدیلی کی نگرانی کے لیے شاید ہی کوئی ویدر سٹیشن ( محکمہ موسمیات کا نظام) موجود ہے، جس کی وجہ سے یہاں سے اکثر درست اعداد و شمار حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ ", "ان علاقوں میں نیچے وادیوں یا کم اونچائیوں پر کچھ ویدر سٹیشنز موجود ہیں لیکن وہ اس بارے میں مکمل تصویر پیش کرنے سے قاصر ہیں کہ ان بلندیوں پر موجود نمی برف باری کی صورت میں گر رہی ہے یا بارش بن کر برستی ہے۔‘ ", "تاہم، ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ جو کہ سطح سمندر سے 5315 میٹر بلندی پر واقع ہے پر نصب ایک ویدر سٹیشن سے یہ ظاہر ہوا کہ یکم جون اور 10 اگست 2023 کے درمیان پہاڑ پر 245.5 ملی میٹر برسنے والی نمی میں سے 75 فیصد بارش تھی جبکہ باقی برف یا بارش دونوں کا مجموعہ تھا۔ ", "جون اور ستمبر 2022 کے درمیان ریکارڈ کی گئی 32 فیصد بارش اور سنہ 2021 میں 43 فیصد اور سنہ 2020 میں 41 فیصد بارش کے مقابلے میں یہ بہت زیادہ ہے۔", "نیشنل جیوگرافک کے ایکسپلورر بیکر پیری اور ٹام میتھیوز جو کہ نیشنل جیوگرافک اور رولیکس پرپیچوئل پلانیٹ ایکسپیڈیشنز کا حصہ تھے جس میں یہاں ویدر سٹیشن نصب کیا گیا تھا کا کہنا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں برف باری کے بجائے زیادہ بارش کا ہونا ایک نسبتاً حالیہ واقعہ یا رجحان ہے لیکن اس کو ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس طویل مدتی ڈیٹا نہیں ہے۔‘", "محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کے سربراہ بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑوں پر گرنی والی نمی میں تبدیلیاں واضح ہیں۔", "ان کا کہنا ہے کہ ’ہم یقینی طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ برف باری کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ عام طور پر 6,000 میٹر سے نیچے کی بلندی پر ہوتا ہے۔ مون سون کے دوران، نچلی بلندیوں پر شدید بارش ہوتی ہے۔‘", "کوماؤن یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سابق سربراہ پروفیسر جے ایس راوت کا کہنا ہے کہ کم ہوتی ہوئی برف باری اور بارش میں اضافے کا مطلب ہے کہ خطے میں دریاؤں کی نوعیت بدل گئی ہے۔", "’اب شدید بارشوں کے بعد بہت سے سیلابی ریلے آئے ہیں اور وہ دریا جو کبھی اس خطے میں گلیشیئر سے بہہ رہے تھے اب بارش سے پانی کی ذخیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔‘", "ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے اس مسئلے میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ اس نے ہمالیہ کے گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ یہ تیزی سے برفانی جھیلوں میں تبدیل ہونے کا باعث بنتی ہے جو پھر بہہ جانے اور سیلاب کا باعث بنتی ہیں۔ گلیشیرز کا کمزور ہونا اور پگھلنا پہاڑی ڈھلوانوں کو بھی غیر مستحکم کرتا ہے۔", "ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر عالمی اوسط سے تین گنا زیادہ گرمی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور متعدد تحقیقوں میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس سے وہاں بارش میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔", "شمالی انڈیا میں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کی ریاستوں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے دیکھا ہے کہ مون سون کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔", "اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے مایا پور گاؤں کے رہائشی 25 سالہ پربھاکر بھٹہ کہتے ہیں کہ ’پہاڑوں پر بارش میں اضافے کی وجہ سے ہمارے گاؤں گنائی کو پہلے ہی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ تھا، اس لیے ہمیں اسے چھوڑ کر جانا پڑا، لیکن یہاں بھی ہم بے گھر ہو گئے ہیں۔‘", "14 اگست کو آدھی رات سے کچھ پہلے، ایک زبردست سیلابی ریلے نے بھٹہ کے دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور وہ پتھروں، گاد اور مٹی کے ملبے تلے دب گیا تھا۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’ہم زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے کیونکہ ہمیں اونچائی پر واقع دیہاتوں کے لوگوں نے خبردار کیا تھا کہ بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے اور ہمارے گھر کے راستے میں اچانک سیلابی ریلہ آ سکتا ہے۔‘", "پربھاکر بھٹہ کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ اس رات جاگتے رہے اور ’عجیب آواز‘ سن کر بھاگ گئے۔ ", "’میرے والد نے اپنی زندگی بھر کی بچت سے گھر بنایا تھا، اور اب وہ بھی ختم ہو گیا ہے۔‘", " وہ کہتے ہیں کہ ’یہ خطہ اب ناقابلِ رہائش ہوتا جا رہا ہے۔‘", "ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی اعتبار سے حساس خطوں میں سڑکوں، سرنگوں اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جیسے بنیادی ڈھانچوں کی تیزی سے تعمیر بھی ان آفات کا باعث بنتی ہے۔ ہمالیہ کی طرح کے زلزلے کے خطرات والے علاقوں میں زلزلے صورتحال کو مزید خراب کرتے ہیں۔", "ہمالیہ کے خطے میں بارشوں میں اضافے کے اثرات انڈیا کی سرحد کے پار بھی نظر آ رہے ہیں۔ ", "حکام کا کہنا ہے کہ شمالی پاکستان میں جہاں ہمالیہ قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلے ملتے ہیں، وہاں اچانک سیلابی ریلے اور مٹی اور گاد کے ملبے کے بہاؤ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔", "پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کمال قمر کا کہنا ہے کہ گذشتہ مون سون کے دوران گلگت بلتستان کے علاقے میں 120 سیلاب آئے، جو کہ 10 یا 20 سال پہلے سے بہت زیادہ ہے۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’موسم گرما اور سردیوں میں تقریباً 4,000 میٹر فٹ کی بلندی پر بارش ہوتی ہے، جب کہ یہاں برف پڑنی چاہیے تھی۔‘", "نیپال میں مشرقی ہمالیہ کے علاقے میں سیلاب اور ملبے کے بہاؤ سے ہائیڈرو پاور اور پینے کے پانی کے پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر تباہ ہو رہے ہیں۔ ملک کی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس مون سون میں مشرقی نیپال میں 30 ہائیڈرو پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔", "نیپال کے ٹرانس ہمالیائی ضلع موستانگ میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے ایک دریا کو بند کر دیا جو بعد میں 13 اگست کو پھٹ گیا، سیلاب نے مکانات، پلوں کو گرا دیا اور گاڑیاں بہا دیں۔", "یہ پہلے بارش سے بچا ہوا علاقہ تھا کیونکہ یہاں نمی والے بادل نہیں پہنچ سکتے تھے کیونکہ انھیں ہمالیہ کے پہاڑوں نے روک رکھا تھا۔", "ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں پہاڑوں پر سیلابی ریلوں، لینڈ سلائڈنگ، زمین کے سرکنے کے واقعات بار بار اور شدید ہوتے جا رہے ہیں۔ کھٹمنڈو میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ کے محقق جیکب سٹینر کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نیچے کی جانب صورتحال کو مزید خراب اور متحرک کرتا ہے۔", "وہ اس بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’زیادہ بلندی پر شدید بارش اکثر ان واقعات کی ابتدا یا ان سلسلوں کو مزید متحرک بنانے کا کام کرتی ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c84xy4wkgeeo", "summary": "انڈیا کی حکومت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نس بندی سے جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کو دوسرے کے جسم میں داخل ہونے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس کے لیے کنڈوم کا استعمال ایک مؤثر ترین طریقہ ہے۔", "id": "c84xy4wkgeeo", "article": ["’جب میں نے اُنھیں (اپنے شوہر کو) نس بندی کے بارے میں بتایا تو وہ فوراً غصے میں آگئے۔ انھوں نے مجھے ڈانٹتے ہوئے کہا آج بول دیا تو بول دیا، مگر اس پر مزید بحث نہیں ہوگی۔‘", "یہ کہہ کر رشمی (فرضی نام) کی آنکھیں بھر آئیں۔", "رشمی دہلی این سی آر میں ایک سوسائٹی میں باورچی کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اُن کا تعلق اصل میں مغربی بنگال سے ہیں ہے اور اُن کے تین بچے ہیں۔", "وہ مزید کوئی بچہ نہیں پیدا کرنا چاہتیں۔ جب انھوں نے اپنے شوہر سے نس بندی کروانے کے لیے کہا تو ان کا جواب تھا، ’اگر آپ یہ کروانا چاہتی ہیں تو کروا لیں۔ مجھے کیوں بلا رہی ہیں؟‘ اس کے بعد انھوں نے غصے میں کہا کہ ’اس پر مزید بحث نہیں ہوگی۔‘", "رشمی اپنے بچوں کے لیے اچھی تعلیم چاہتی تھی، اس لیے انھوں نے ہار مان کر خود نس بندی کروا لی جس کے لیے انھیں گھر میں کھانا پکانا چھوڑنا پڑا۔", "لیکن کیا صرف رشمی ہی ہیں جنھیں نس بندی کے نام پر اپنے شوہر سے سخت الفاظ سُننا پڑے؟", "انڈیا میں زیادہ تر خاندانوں میں خواتین اب بھی خاندانی منصوبہ بندی کی ذمہ داری اٹھا رہی ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ملک میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2008 سے 2019 کے درمیان 5.16 کروڑ لوگوں کی نس بندی کی گئی۔ ان میں بھی مردانہ نس بندی کی شرح صرف تین فیصد تھی۔", "نس بندی کا رجحان ترقی یافتہ ممالک میں تو ہے مگر انڈیا سمیت دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک میں اس کے بارے میں نہ صرف شعور و آگاہی کا فقدان ہے بلکہ اسی مناسب بھی نہیں سمجھا جاتا۔", "اقوام متحدہ کی سنہ 2015 کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں نس بندی کی شرح بالترتیب 21.7 فیصد، 21 فیصد اور 10.8 تھی۔", "امریکہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ کونٹینٹ رائٹر اور ایک بیٹی کے والد کیتھ لاویز اپنے ساتھی کے ساتھ مانع حمل کے تکلیف دہ عمل کے بعد نس بندی کے عمل سے گزرے۔", "اُن کا کہنا ہے کہ ’اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک کو نس بندی کرانی پڑتی تو میرے خیال میں یہ میرے لیے ایک آسان فیصلہ تھا۔‘", "کیتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’میرا ماننا ہے کہ خواتین کو بچے کی پیدائش اور اس کے کنٹرول دونوں کی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہیے۔‘", "امریکہ کی یوٹا یونیورسٹی میں یورولوجی سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر الیگزینڈر پاسٹزاک کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مرد جو نس بندی کے لیے آتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ یہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ’ان کی بیوی نے انھیں ایسا کرنے کو کہا تھا۔‘", "انڈین معاشرے میں خواتین کی مساوات اور اس کی حقیقت کے منظر نامے بہت مختلف ہیں۔", "اگر ہم مردوں کی نس بندی کی بات کریں تو بھی اسے ایک طرح سے ممنوع سمجھا جاتا ہے، جس کے بارے میں بات کرنا بھی لوگ انتہائی غیر مناسب سمجھتے ہیں۔", "گوہاٹی اپولو ایکسل کیئر ہسپتال کے سینیئر یورولوجسٹ ڈاکٹر جوئے نارائن چکرورتی بتاتے ہیں، کہ ’واسکٹومی (نس بندی) ایک سرجری ہے جس میں مرد کے خصیے میں ایک کٹ لگایا جاتا ہے اور نطفہ لے جانے والی ٹیوب یا نالی کو کاٹا جاتا ہے۔‘", "جوئے نارائن چکرورتی کہتے ہیں کہ ’یہ سرجری عام طور پر لوکل اینستھیزیا کی مدد سے کی جاتی ہے، یعنی ویسکٹومی کروانے والا شخص ہوش میں ہوتا ہے اور اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ اس سرجری میں بہت کم وقت لگتا ہے۔‘", "اس کے ساتھ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ نس بندی کی سرجری میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔", "انڈیا کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق، نس بندی مانع حمل کے طور پر 99 فیصد موثر عمل ہے لیکن نس بندی کے اس عمل سے کئی گمراہ کُن خیالات وابستہ ہیں، مثلاً یہ کہ جنسی عمل میں یہ سرجری مسائل کا باعث بنتی ہے۔", "ڈاکٹر جوئے چکرورتی کہتے ہیں، کہ ’یہ ایک افسانہ ہے، غلط فہمی ہے کہ نس بندی کے بعد جنسی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ ہوتی ہے۔‘", "نیشنل رورل ہیلتھ مشن کی رپورٹ کے مطابق نس بندی کے بعد فوطوں سے سپرم بننا جاری ہے۔ نس بندی کے بعد سپرم سیل نطفے کے ساتھ نہیں ملتے بلکہ ٹیوب کٹ جانے کی وجہ سے آپ کے جسم میں گھل جاتے ہیں۔", "مزید یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نس بندی کی وجہ سے نہ تو موٹاپا کا مرض لاحق ہوتا ہے اور نہ ہی جسم کمزور ہوتا ہے اور مرد پہلے کی طرح محنت کر سکتے ہیں۔", "سٹینفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ یورولوجی کے محققین کے مطابق سنہ 1973 میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے حقوق پر پابندی کے بعد نس بندی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔", "نس بندی کے حوالے سے یہ رجحان دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ گوگل ٹرینڈ سرچ میں بھی ویسکٹومی کے لفظ کی تلاش میں850 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔", "نیویارک، کیلیفورنیا، فلوریڈا، آئیووا اور دیگر جگہوں پر، 30 سال سے کم عمر مردوں میں نس بندی کی شرح دوگنی ہو گئی۔", "وہاں، سنہ 2007 اور سنہ 2009 کے درمیان، 18 سے 45 سال کی عمر کے مردوں کے لیے نس بندی کی تعداد میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔", "ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں یورولوجسٹ ڈاکٹر سونی مہتا کا کہنا ہے کہ یہ سرجری سرکاری ہسپتال سے کروائی جا سکتی ہے۔", "ڈاکٹر جوئے چکرورتی کا اصرار ہے کہ ’سرکاری ہسپتالوں میں اس سرجری کے لیے پیسے نہیں لگتے، اس لیے آپ کو یہ وہاں کروا لینی چاہیے۔‘", "اس کے علاوہ، وہ کہتے ہیں، کہ ’اگر آپ اسے کسی پرائیویٹ ہسپتال میں کروانا چاہتے ہیں، تو آپ کو وہاں کی سہولیات کے مطابق پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔‘", "سرجری سے پہلے اور بعد میں کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس سوال پر ان کا کہنا ہے کہ ’کوئی خاص احتیاط کرنے کی ضرورت نہیں، ہاں اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو سرجری سے پہلے شوگر لیول نارمل ہونا چاہیے۔‘", "کیا وہ لوگ جو گردے یا پروسٹیٹ کے مسائل میں مبتلا ہیں اگر وہ چاہیں تو یہ سرجری کروا سکتے ہیں؟ اس پر انھوں نے کہا کہ ہاں کوئی بھی عام آدمی یہ کام کروا سکتا ہے۔", "دوسری جانب جنسی زندگی پر اس کے اثرات کے حوالے سے ڈاکٹر سونی بتاتے ہیں، ’اس سرجری کے بعد تقریباً چھ ماہ تک آپ کے نطفے میں سپرم آتا رہ سکتا ہے، اس لیے کنڈوم جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہییں۔‘", "کیسے جانیں کہ آپ کے نطفے سپرم سے پاک ہیں؟ اس پر ڈاکٹر سونی کا کہنا ہے کہ ’اس کے لیے سیمین اینالیسس ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔‘", "اس ٹیسٹ کو نس بندی ٹیسٹ یا نطفے کا تجزیہ بھی کہا جاتا ہے۔", "اس کے لیے نمونہ دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ دو تین دن تک کسی قسم کی جنسی سرگرمی نہ کریں۔", "ایسا کرنے سے نطفے میں سپرمز کی تعداد اپنی بلند ترین سطح پر ہوتی ہے۔", "برسوں سے یہ تشویش پائی جاتی رہی ہے کہ آیا نس بندی کے مستقبل میں مردوں کی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔", "نیشنل رورل ہیلتھ مشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نس بندی کا تعلق دل کی بیماری، ورشن یا پروسٹیٹ کینسر، مدافعتی نظام کا بگڑ جانا یا کسی اور قسم کی بیماری سے ہے لیکن ایسی بیماریوں سے اس آپریشن کا کوئی تعلق یا کوئی منفی اثر نہیں۔", "کیا نس بندی کے بعد کوئی جنسی بیماریاں تو نہیں ہوتیں؟", "انڈیا کی حکومت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نس بندی سے جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں (STDs) کو دوسرے کے جسم میں داخل ہونے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس کے لیے کنڈوم کا استعمال ایک مؤثر ترین طریقہ ہے۔", "کیا نس بندی کی سرجری کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟", "انڈیا کی حکومت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایسا بالکل کیا جا سکتا ہے۔", "اگرچہ نس بندی کے عمل سے گزرنے والے مردوں کے لیے یہ بتانا ضروری ہے کہ اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن یہ ایک پیچیدہ سرجری ہے اور اس کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔", "انڈیا کی بڑھتی ہوئی آبادی خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے۔ 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی آبادی 140 کروڑ بتائی۔", "ساتھ ہی اقوام متحدہ کے مطابق سنہ 2050 تک ہندوستان کی آبادی 150 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔", "ملک کی آزادی کے بعد، انڈیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے شرح پیدائش کو کم کرنے اور آبادی میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام شروع کیا۔", "بعد کے برسوں میں، خاص طور پر سنہ 1972 سے سنہ 1980 تک، خاندانی منصوبہ بندی آبادی پر قابو پانے کی ایک وسیع مہم بن گئی۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3gp4251e15o", "summary": "لاہور میں کینیڈین کافی شاپ کے باہر قطار تو راشن کی دکانوں کے باہر مایوس چہرے۔۔۔ یہ مناظر دیکھ کر بعض افراد یہ پوچھ رہے ہیں کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ پاکستان میں ’مڈل کلاس‘ سکڑ رہی ہے یعنی ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ", "id": "c3gp4251e15o", "article": ["پاکستان میں ان دنوں دو قطاریں توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ \rایک طرف صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گذشتہ ہفتے کھُلنے والی کینیڈین کافی شاپ ٹِم ہارٹنز کے باہر لگی لائن جس میں لوگ بڑے حوصلے سے پیسے تھامے اپنی باری کے منتظر ہیں۔ \r", "اس کے بارے میں سمجھا یہ جاتا ہے کہ یہاں سے خریداری ایک عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے یا پھر اس کو شاید ان کے نام سے بھی آگاہی نہیں ہو گی۔ \r", "دوسری طرف وہ قطاریں جہاں مایوس چہروں کے ساتھ لوگ آٹا اور بنیادی راشن کا سامان لینے کے لیے سستے راشن ڈپو اور سٹورز کے باہر کھڑے ہیں۔ یہ قطاریں کئی کئی جگہ پر دیکھی جا سکتی ہیں اور مقامی ذرائع ابلاغ میں کئی روز سے ان کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔ \r", "پہلی قسم کی قطار کو دیکھ کر خاص طور پر سوشل میڈیا پر بحث کرنے والے چند صارفین کا خیال ہے کہ ’دیکھیں، کون کہتا ہے کہ پاکستان کے لوگ غریب ہیں یا ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔‘ \r", "ادھر وہ صارفین ہیں جو دوسری تصویر دکھا کر جواب دیتے ہیں کہ ’پھر یہ کیا ہے؟‘ ", " ", " ", " ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "بعض لوگوں کے خیال میں یہ دونوں تصاویر پاکستان میں معاشی اعتبار سے دو انتہائی طبقوں یعنی ’انتہائی امیر‘ اور ’انتہائی غریب‘ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ \r", "تو سوال یہ ہے کہ ان کے درمیان کا طبقہ یعنی ’مڈل کلاس‘ کیوں دکھائی نہیں دے رہا۔ \r", "معاشی ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کی مڈل کلاس یا درمیانی طبقے کو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی قوتِ خرید کی وجہ سے پیسہ گردش میں رہتا ہے۔ یہ لوگ صنعت کے پہیے کو بھی چلاتے ہیں۔ \r", "اگر مڈل کلاس کا حجم بڑا ہو گا تو یہ ظاہر کرے گا کہ خطِ غربت سے نیچے رہنے والے لوگوں کی تعداد کم ہو رہی ہے یعنی وہ لوگ ’مڈل کلاس‘ میں داخل ہو رہے ہیں۔ \r", "پاکستان میں راشن کی دکانوں کے باہر حالیہ مناظر کو دیکھنے والے بعض افراد یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ پاکستان میں ’مڈل کلاس‘ سکڑ رہی ہے یعنی ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ \r", "ماہرینِ اقتصادیات کے خیال میں ایسا سوچنا غلط نہیں ہو گا خاص طور پر اس وقت جب پاکستان میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ ", " ", "پاکستان کے نمایاں ماہر اقتصادیات اور سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس بات کا خدشہ ہے کہ آئندہ کچھ ہی عرصہ میں لگ بھگ دو کروڑ کے قریب لوگ پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔‘ \r", "ان کے خیال میں یہ وہ لوگ ہیں جن کی ماہانہ آمدن 30 سے 40 ہزار روپے کے درمیان ہے۔ \r", "ماہرِ اقتصادیات اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد یعنی ایس ڈی پی آئی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ بین الاقوامی طور پر ورلڈ بینک کے مطابق مڈل کلاس میں اس شخص کو سمجھا جاتا ہے جو ایک دن کے دس ڈالر کماتا ہے یعنی ایک مہینے کے تین سو ڈالر اس کی آمدن ہے۔ جو کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق لگ بھگ 80 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ \r", "ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ گذشتہ دو دہائیوں سے پاکستان میں مڈل کلاس بڑھتی آ رہی تھی تاہم یہ سلسلہ سنہ 2018 میں تھم گیا۔ ’اس میں کمی کا رجحان جو 2018 کے بعد شروع ہوا وہ اگلے ہی سال اس حد تک پہنچ گیا کہ یہ مڈل کلاس لگ بھگ آدھی رہ گئی۔‘ ان کے خیال میں یہ رجحان ابھی بھی جاری ہے۔ \r", " ", "ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر حیفظ پاشا کہتے ہیں کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلابوں نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا لیکن ساتھ ہی پاکستان میں ذرِمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے ہوئے تین ارب ڈالر سے بھی کم رہ چکے ہیں جبکہ صنعت اور برآمدات کا پہیہ رُک چکا ہے۔ \r", "ان کا کہنا ہے کہ ’حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے درآمدات پر پابندیاں لگائیں اس کی وجہ سے ملک میں صنعت کاری رُک گئی اور دوسری طرف زر مبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اس لیے پاکستان میں معاشی نمو (اقتصادی ترقی) کی شرح انتہائی کم رہی ہے اور مزید کم ہو گی۔‘ \r", "وہ سمجھتے ہیں کہ اس سال کے آخر تک پاکستان میں شرح نمو منفی میں جانے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت معاشی طور پر زیادہ گنجائش نہیں کہ وہ ان زرِمبادلہ کے ذخائر کو جلدی بڑھا سکے۔ \r\r", "ایس ڈی پی آئی کے ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر ساجد امین کے خیال میں سنہ 2018 کے بعد پاکستان میں مڈل کلاس کے مسلسل سکڑنے کی بنیادی طور پر تین وجوہات ہیں۔ \r", "ان کے خیال میں سنہ 2019 اور اس کے بعد حکومت نے مالی پالیسی کو سخت کیا۔ یہ ایسی پالیسی ہوتی ہے جس میں حکومتیں اپنے خرچ کو کم کرتی ہیں اور ٹیکس بڑھا دیتی ہیں۔ یوں کاروباروں اور صارفین کے لیے خرچ کرنے کے لیے پیسے کم بچتے ہیں اور ایسے میں لوگوں کی قوت خرید مسلسل کم ہوتی رہتی ہے۔ \r", "وہ کہتے ہیں کہ شرح نمو کم ہونے سے ’بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا اور معیشت کی نشو و نما مزید کم ہو گی۔‘ \r", "ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ پاکستان میں سنہ 2018 تک ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر ایک خاص حد تک رکھا گیا لیکن 2019 کے بعد روپے کی قدر نے ڈالر کے مقابلے گرنا شروع کیا اور اب تو بہت زیادہ گرت چکا ہے۔ \r", "'اس طرح جو شخص پہلے 105 روپے کما رہا تھا وہ ایک ڈالر کما رہا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ بے شک 105 روپے ہی کما رہا ہے لیکن وہ ایک ڈالر سے بہت کم ہے۔ اس لیے وہ ورلڈ بینک کی مڈل کلاس کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔‘ \r", "ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ ساتھ ہی پاکستان میں مہنگائی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بھی مڈل کلاس کے سکڑنے کی ایک وجہ ہے۔", " ", " ", "ڈاکڑ حفیظ پاشا کہتے ہیں کہ مڈل کلاس کے سکڑنے کی وجہ سے شرح نمو مزید سست ہو گی کیونکہ معیشت کے پہیے کو چلانے کے لیے جو مانگ پیدا ہوتی ہے وہ مڈل کلاس ہی سے پیدا ہو تی ہے۔ \r", "’اگلے کچھ برسوں میں پاکستان کی شرحِ نمو منفی میں رہنے کا رجحان ہے جو کہ بہت خطرناک بات ہے اور یہ اس لیے بھی زیادہ خطرناک ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔‘ \r", "ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ہر قسم کی مانگ یعنی ڈیمانڈ اور سپلائی دونوں طرف کی مانگ مڈل کلاس ہی سے آتی ہے۔ \r", "’اگر مڈل کلاس سکڑے گی تو یہ ڈیمانڈ بھی کم ہو جائے گی یعنی خرچ کرنے والے کم ہوں گے تو کاروبار کے مواقع بھی کم ہوں گے، روزگار کے مواقع کم ہوں گےاور نتیجتاً خرچ کرنے کے لیے پیسہ کم بنے گا۔‘ \r", " ", "ان کے خیال میں اس کا ایک نقصان یہ بھی ہو گا کہ پیسے بچانے والے افراد کی تعداد کم ہو جائے گی۔ عام طور پر اپر کلاس سرمایہ کاری پیدا کرتی ہے جبکہ بینکوں کے اندر پیسے جمع کر کے بچت مڈل کلاس ہی سے آتی ہے، وہ بھی ختم ہو جائے گی۔‘ \r", "ڈاکٹر ساجد امین سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان میں مڈل کلاس کے سکڑنے کا رجحان جاری رہا اور پاکستان کی معیشت بہتر نہ ہوئی تو وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان میں مڈل کلاس ختم ہو جائے گی۔ \r", "’اس وقت پاکستان میں مڈل کلاس کو خاتمے کا سامنا ہے۔ دنیا کی معیشت بھی زیادہ اچھی نہیں، یوکرین میں خانہ جنگی بھی جاری ہے اور پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے اثرات بھی رہیں گے کیونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس تو رہنا ہی ہے کیونکہ اس کے بغیر گزارا نہیں۔‘ \r", "ڈاکٹر ساجد امین سمجھتے ہیں کہ ان مشکل مالی حالات میں مڈل کلاس کے سکڑتے ہوئے رجحان کو دیکھا جائے تو رواں سال سب سے مشکل ہو گا۔ ’سنہ 2023 وہ سال ہو گا جس میں مڈل کلاس مکمل طور پر معدوم ہو سکتی ہے۔‘ \r", "ڈاکڑ حفیظ پاشا سمجھتے ہیں کہ جب تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ڈبل ڈجٹ میں نہیں جاتے یعنی دس یا اس سے زیادہ بلین ڈالر کی سطح تک نہیں جاتے تو بہتری کے امکانات بہت کم ہیں۔ \r", "پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہو سکتا ہے جب دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔ ’اگر دس ڈالر فی بیرل قیمت میں اضافہ ہو تو پاکستان پر اس کا اثر لگ بھگ تین بلین ڈالر کے قریب پڑتا ہے۔‘ \r", "اور ان کے خیال میں چین میں اقتصادی سرگرمی بڑھنے سے تیل کی قیمت بڑھنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ", " ", "ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کے خیال میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی جو سکیمیں شروع کی تھیں وہ بھی واپس لے لی گئیں جیسا کہ کسانوں کے لیے سبسڈی پروگرام وغیرہ۔ \r", "ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجٹ کے خسارے کا سامنا ہے اور قرضہ جات اتنے زیادہ ہیں کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ وہ ریلیف کی سکیمیں شروع کر سکے۔ \r", "’اگر اندازہ لگانا ہو تو یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کو جو سود قرضوں پر ادا کرنا ہے ہر سال وہ پانچ ہزار ارب روپے ہے۔ اس کے مقابلے میں جو حکومت کی سب سے بڑی ریلیف سکیم یعنی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے اس کا کل حجم 360 ارب روپے بنتا ہے۔‘ \r", "ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر ساجد امین کہتے ہیں کہ ان حالات میں حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی طور پر ایسی ترقیاتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرے جن کا انحصار درآمد کی گئی اشیا پر نہ ہو یعنی وہ شعبے جن میں لیبر (مزدور) کا کام زیادہ ہے۔ \r", "’ورنہ پاکستان پر درآمدات کا دباو بہت زیادہ ہو جائے گا۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ زراعت، فوڈ سکیورٹی یا فوڈ چین کے شعبے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے اندر ان شعبوں کی نشاندہی کر لے جن میں لیبر کا کام زیادہ ہے۔ اس طرح معاشی سرگرمی شروع کی جا سکتی ہے۔' \r", "دوسری صورت میں پاکستان کے قرضے بڑھیں گے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوں گے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58968756", "summary": "بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے رواں برس پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے لیکن پاکستان کے بعض ماہرین معیشت ان اندازوں سے یہ کہتے ہوئے اتفاق نہیں کرتے کہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستانی معیشت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوئی خاص تیکنیکی صلاحیت نہیں ہے۔", "id": "2197fe59-ecbb-4542-bf0b-28c47ce462a1", "article": ["بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیے گئے ’اکنامک آؤٹ لُک‘ میں موجودہ مالی سال میں پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔", "تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تو دوسری جانب موجودہ مالی سال میں ملکی ترقی کی شرح نمو چار فیصد تک رہنے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔", "عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا کی بیشتر معیشتوں کے بارے میں پیش گوئی اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنے جا رہا ہے تاکہ اس کے تحت ملک کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری ہو سکے جو آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے ’ایکسٹنڈڈ فنانسنگ فیسلٹی‘ پروگرام کے تحت مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں جاری ہو گی۔", "پاکستان کے معاشی اعشاریوں کے بارے میں آئی ایم ایف کی پیش گوئی بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہے جن میں رواں برس بیروزگاری اور مہنگائی میں کمی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔", "تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے بیروزگاری اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی سے پاکستان کے بعض معاشی ماہرین اتفاق نہیں کرتے اور انھوں نے مہنگائی کے مزید بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ ", "دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین کے ترجمان نے بھی رواں برس روزگار کے مواقع بڑھنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں انھوں نے خاص کر تعمیراتی شعبے کا ذکر کیا ہے۔", "تعمیراتی شعبے میں ترقی سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں: حکومتی ترجمان", "موجودہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ملکی ترقی میں شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد رکھا تھا، جو آئی ایم ایف کے مطابق چار فیصد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ یا جاری کھاتوں کے خسارے میں بڑھنے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے جو اس سال 3.1 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ ", "جاری کھاتوں کے خسارے اگر اس شرح سے بڑھے تو پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دس ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو سے تین فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔", "تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں رواں برس مہنگائی کی شرح کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو اس کے مطابق 8.5 فیصد تک رہے گی۔ ", "موجودہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح دس فیصد سے اوپر رہنے کی توقع ہے: ڈاکٹر اشفاق احمد", "پاکستان میں ستمبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح نو فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کی توقع کا بھی اظہار کیا ہے جو گذشتہ برس ادارے کے تخمینے پانچ فیصد کے مقابلے میں 4.8 فیصد رہے گی۔", " آئی ایم ایف کی جانب سے بیروزگاری اور مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی سے پاکستان میں آزاد معاشی ماہرین اتفاق نہیں کرتے جو ان کے نزدیک خام بنیادوں اور اندازوں پر کی گئی ہے۔", "پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔", "ڈاکٹر پاشا نے کہا اگرچہ حکومت کہتی ہے کہ بیروزگاری کی شرح پانچ سے چھ فیصد ہے تاہم غیر جانبدارانہ تخمینے کے مطابق اس کی شرح 12 سے 13 فیصد ہے۔ انھوں نے شرح نمو کے بھی تین سے ساڑھے تین فیصد تک بڑھنے کی توقع کا دعویٰ کیا۔", "ڈاکٹر پاشا کے مطابق آئی ایم ایف کے تخمینے میں بہت سارے ’نقائص‘ ہیں جس کی وجہ صحیح ڈیٹا کی بجائے اندازوں پر کی گئی پیش گوئی کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور اجناس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے رجحان کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ آئی ایم ایف کا مہنگائی کم ہونے کا اندازہ ٹھیک ہو گا۔ ان کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح جانچنے کا بھی کوئی ایسا طریقہ کار موجود نہیں ہے جس کی بنیاد پر کوئی تخمینہ دیا جا سکے۔", "آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت روپے کی قیمت گرائی گئی ہے جس کی وجہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے: ڈاکٹر اشفاق احمد", "ماہر معیشت اور وزارت خزانہ کے سابق مشیر ڈاکٹر اشفاق حسن بھی آئی ایم ایف کے ان اندازوں سے اتفاق نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح دس فیصد سے اوپر رہنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح معلوم کرنے کا کوئی پیمانہ موجود نہیں ہے۔", "ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم کہتے ہیں کہ مہنگائی ختم ہونے والی نہیں ہے بلکہ ابھی تو اس میں اضافے کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چار چیزوں کی قیمتیں لے لیں تو پتہ چل جائے گا کہ مہنگائی کتنی بڑھے گی۔ ", "انھوں نے کہا کہ پام آئل کی قیمت 600 ڈالر سے 1000 ڈالر فی ٹن چلی گئی ہے، ایل این جی کا نرخ دس ڈالر سے پچاس ڈالر، خام تیل کی قیمت 37 ڈالر سے 84 ڈالر فی بیرل چلی گئی اور کوئلے کی قیمت 60 ڈالر سے 250 ڈالر فی ٹن پر پہنچ چکی ہے اور ان قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین کے ترجمان مزمل اسلم نے رابطہ کرنے پر کہا کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی اعشاریوں کے بارے میں پیش گوئی ابھی بھی پاکستان کے موجودہ مالی سال کے اہداف سے کم ہے۔ ", "اگر جی ڈی پی گروتھ کو دیکھا جائے تو حکومت نے اس سال کا ہدف 4.8 فیصد رکھا ہے تاہم آئی ایم ایف نے چار فیصد کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگر بڑھتا ہے تو اس کی وجہ عالمی منڈی مں بڑھنے والی قیمتیں ہیں کیونکہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے خام مال اور مشینری کی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ ", "بیروزگاری پر بات کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بیروزگاری کی شرح میں کمی کی بات اس بنیاد پر کہی گئی کہ پاکستان میں معاشی بڑھوتری کی وجہ سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت لیبر مارکیٹ اور تعمیراتی شعبے میں حالات بہت اچھے ہیں اور کارخانوں اور تعمیراتی شعبے میں بہت زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔", "مزمل اسلم نے کہا مہنگائی کی شرح کا آئی ایم ایف کا اندازہ کم و بیش حکومت پاکستان کے تخمینے سے ملتا جلتا ہے۔", "کارخانوں اور تعمیراتی شعبے میں بہت زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں: حکومتی ترجمان", "آئی ایم ایف کی جانب سے موجودہ مالی سال میں پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح میں کمی کی پیش گوئی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف اس کے ذریعے اس بات کو ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اس کے پروگرام سے پاکستان کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوا ہے جس میں وہ مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح میں کمی کی توقع کا اظہار کر رہا ہے۔ ڈاکٹر پاشا نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کے تخمینے ’سیاسی بنیادوں پر ہوتے ہیں جن میں ان کے اپنے پس پردہ عزائم ہوتے ہیں۔‘", "ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اس سلسلے میں کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمیشہ ’سیاسی بنیادوں‘ پر ہوتا ہے اور اس میں معاشی پہلوؤں کو نہیں دیکھا جاتا۔ ان کے مطابق اپنے مقاصد کے لیے آئی ایم ایف کسی ملک کے معاشی اعشاریوں کو مثبت انداز میں پیش کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعے ظاہر کیا جا سکے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملک کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔", "انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی وجہ سے پاکستان کو کیا قیمت چکانی پڑی وہ پاکستان کی خراب معاشی صورتحال سے واضح ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت روپے کی قیمت گرائی گئی جس کی وجہ سے، انھوں نے دعویٰ کیا، صرف مئی کے مہینے سے لے کر آج تک پاکستان کے قرضے 11 ارب ڈالر بڑھ چکے ہیں۔", "اقتصادی سروے کے مطابق کپاس کے زیر کاشت رقبے میں بھی زیر جائزہ مالی سال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے", "مزمل اسلم نے آئی ایم ایف کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر پاکستان کے معاشی اعشاریوں کے اندازوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ماہرین جو کہہ رہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ ", "ان کے مطابق آئی ایم ایف نے جی ڈی پی کے بڑھنے کا جو اندازہ لگایا ہے وہ تو پاکستان کے 4.8 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔ اسی طرح اگر بیروزگاری میں کمی کی بات کی گئی ہے تو وہ معاشی سرگرمیوں کے بڑھنے جن میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور تعمیراتی شعبے میں زیادہ سرگرمیوں کی بنیاد پر ہے۔", "انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے گذشتہ مالی سال میں جی ڈی پی کے دو فیصد پر بڑھنے کی توقع کی تھی لیکن پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.9 فیصد رہی۔", "انھوں نے کہا مہنگائی میں بین الاقوامی عوامل بھی شامل ہیں اور دنیا میں اس وقت جو غیر یقینی کی صورتحال ہے اس پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ ", "ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کی معیشت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوئی خاص تیکنیکی صلاحیت نہیں ہے اس کی وجہ سے اس کے معیشت کے بارے میں تخمینے اور اندازے ’نقائص سے بھرپور ہوتے ہیں‘۔", "ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی اس بات سے اتفاق کیا اور انھوں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ وزارت خزانہ میں تھے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوتے تھے تو وہ جی ڈی پی اور ریونیو کا جو نمبر دے دیتے آئی ایم ایف اسے قبول کر لیتا کیونکہ اس کے پاس پاکستان کی معیشت کو جانچنے کے لیے تیکنیکی صلاحیت موجود نہیں ہے اور وہ اندازوں پر اپنی رائے دیتا ہے۔", "تاہم ڈاکٹر فرخ سلیم نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس معیشت کو جاننے کی تیکنیکی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دنیا میں کسی ادارے کے پاس ڈیٹا اور تیکنیکی صلاحیت موجود ہے تو وہ آئی ایم ایف کا ادارہ ہے جس کے پاس کسی ملک کی معیشت کے بارے میں ڈیٹا اور معلومات ہوتی ہیں۔ ", "ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ اگر پاکستان کی بات کرتے ہیں تو اگر جی ڈی پی پر پیش گوئی کرنی ہے تو یہ کون سا مشکل ہے کیونکہ انڈسٹری اور زراعت کا ڈیٹا تو موجود ہوتا ہے صرف خدمات کے شعبے پر تھوڑا کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cp06y23nppno", "summary": "واضح رہے کہ 23 سالہ نوجوان بھگت سنگھ کو 1923 میں لاہور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی تاہم ان کی شخصیت متعدد وجوہات کی بنا پر تاریخ میں زندہ رہی ہے۔", "id": "cp06y23nppno", "article": ["’جہاں تک محبت کے اخلاقی معیار کا تعلق ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک تحریک کے سوا کچھ نہیں لیکن یہ حیوانی جبلت نہیں۔ یہ بہت پیارا انسانی احساس ہے۔ محبت میں حیوانیت نہیں ہو سکتی۔ محبت انسان کے کردار کو بلند کرتی ہے۔ سچی محبت کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ یہ اپنے طریقے سے ہوتی ہے لیکن کوئی نہیں بتا سکتا کہ کب۔‘", "’میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک مرد اور عورت ایک دوسرے سے محبت کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے جذبوں کی مدد سے، اپنی محبت کی مدد سے تعلق کی پاکیزگی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔‘", "بھگت سنگھ نے انڈین پارلیمنٹ میں بم پھینکنے سے پہلے دلی کے سیتا رام بازار میں ایک مکان سے اپنے ساتھی انقلابی سکھدیو کو ایک خط میں یہ جملے لکھے تھے۔ یہ خط شیو ورما (بھگت سنگھ کے انقلابی دوست) نے سکھدیو تک پہنچایا تھا۔", "سکھ دیو سے یہ خط اس وقت ملا جب ان کو گرفتار کیا گیا اور پھر یہ خط لاہور سازش کیس میں بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا گیا لیکن کیا اس خط میں بھگت سنگھ محبت کا اقرار کر رہے تھے اور اگر ایسا تھا تو وہ کس عورت کا ذکر کر رہے تھے؟", "یہ ایک ایسا معمہ ہے جس پر مورخین اور مصنفین متفق نہیں تاہم اس عورت کا ذکر اور بھگت سنگھ کی مبینہ محبت کا ایک ایسا حوالہ ضرور موجود ہے جو کافی اہم لیکن متنازع ہے۔", "واضح رہے کہ 23 سالہ نوجوان بھگت سنگھ کو 1923 میں لاہور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی تاہم ان کی شخصیت متعدد وجوہات کی بنا پر تاریخ میں زندہ رہی ہے۔ ", "’میں بھگت سنگھ بول رہا ہوں‘ نامی کتاب میں مصنف اور سینیئر صحافی راج شیکھر ویاس لکھتے ہیں ’جب انڈین پارلیمنٹ میں بم پھینکنے کے منصوبے کے لیے رضاکاروں کے انتخاب کے حوالے سے ایک میٹنگ چل رہی تھی، تو بھگت سنگھ کو بم پھینکنے کی ذمہ داری دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔‘ ", "تاہم اسی موقع پر ایک تاریخی روایت کے مطابق بھگت سنگھ کے قریبی دوست سکھدیو نے بھگت سنگھ پر طنز کیا کہ وہ ’اس عورت سے محبت کی وجہ سے مرنے سے ڈرتا ہے۔‘", "ان الزامات کے بعد بھگت سنگھ نے دوبارہ انقلابیوں کا اجلاس بلایا اور پارلیمنٹ میں بم پھینکنے کی ذمہ داری لی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "بھگت سنگھ پر تحقیق کرنے والے محققین کے مطابق بھگت سنگھ سکھدیو کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے ناراض ہو گئے تھے۔ ", "اس کے بعد انھوں نے سکھدیو کو ایک خط لکھا جو بعد میں ’محبت ہمیں بلند کرتی ہے‘ کے عنوان سے مشہور ہوا۔", "اس خط میں بھگت سنگھ نے لکھا کہ ’میں اس سوال پر اپنا موقف پیش کر سکتا ہوں جس پر ہم بحث کر رہے ہیں۔ میں امیدوں اور امنگوں سے بھرا ہوا ہوں۔ میں زندگی کے رنگوں سے مغلوب ہوں لیکن اگر ضروری ہو تو میں یہ سب چھوڑنے کو تیار ہوں۔ یہ واقعی ایک قربانی ہے۔‘", "بھگت سنگھ اس خط میں مزید لکھتے ہیں کہ ’کسی کے کردار پر الزام لگانے سے پہلے غور کرنا چاہیے کہ کیا محبت نے کسی شخص کی مدد کی؟ تو میرا جواب ہاں میں ہے، آپ نے مازینی (اطالوی انقلابی اور مصنف جس نے اٹلی کو متحد کرنے کی کوشش کی) پڑھا ہوگا۔ اپنی پہلی بغاوت کی ناکامی کے بعد وہ یا تو پاگل ہو جاتا یا خودکشی کر لیتا لیکن اس کی محبوبہ کے ایک خط نے اسے مزید مضبوط کر دیا۔‘", "’میں نے ایک محبت کو ٹھکرا دیا۔ یہ بھی ایک مثالی دور تھا لیکن محبت کا احساس مضبوط ہونا چاہیے جو ایک شخص سے اوپر اٹھ کر پوری دنیا کے ساتھ بانٹا جا سکتا ہے۔‘", "اس خط نے بھگت سنگھ کی محبت کے معمے کو مزید پراسرار بنا دیا کیونکہ نہ تو انھوں نے یہ اعتراف کیا کہ وہ اس عورت سے محبت کرتے تھے یا نہیں اور نہ ہی اس عورت کا نام لکھا۔ ", "معروف صحافی اور مصنف کلدیپ نیر اپنی کتاب ’سرفروشی کی تمنا-بھگت سنگھ کی زندگی اور مقدمہ‘ میں لکھتے ہیں کہ ’سکھدیو نے بھگت سنگھ کے دل کو بہت تکلیف دی۔ اس نے کہا کہ اب تمھیں انقلاب کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ تم ایک عورت کی زلفوں میں پھنس گئے ہو۔‘", "وہ لکھتے ہیں کہ ’سکھدیو درگا دیوی کا ذکر کر رہے تھے جس نے برطانوی پولیس افسر سانڈرز کے قتل کے بعد بھگت سنگھ کو گرفتاری سے بچانے کے لیے لاہور سے کلکتہ تک ٹرین میں ان کی بیوی بن کر سفر کیا تھا۔‘", "کلدیپ نیر لکھتے ہیں کہ ’یہ سچ ہے کہ درگا دیوی کی شادی ہو چکی تھی۔ اس کا ایک بیٹا بھی تھا لیکن دونوں مل کر پارٹی کے لیے کام کر رہے تھے۔ پارٹی میں اچھے اور برے لمحات ایک ساتھ بانٹتے تھے۔ تو کیا دونوں کے درمیان کوئی اور رشتہ تھا؟ بھگت سنگھ نے اس بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا۔‘", "کلدیپ نیر لکھتے ہیں کہ ’کسی اور انقلابی نے بھی کبھی وہ بات نہیں کہی جس جانب سکھدیو نے اشارہ کیا۔ یہاں تک کہ چندر شیکھر آزاد نے بھی نہیں، جو ان کے لیے باپ جیسا تھا۔ شاید آزاد نے یہ بھی محسوس کیا کہ محبت کوئی ایسا رشتہ نہیں جس پر تنقید کی جائے یا اس کا مذاق اڑایا جائے۔‘", "’سکھدیو کے الزامات کے بعد، آزاد سمجھ سکتے تھے کہ بھگت سنگھ پر کیا گزر رہی ہے۔‘", "کلدیپ نیر نے درگا دیوی سے بھی ملاقات کی لیکن کتاب میں ذکر نہیں کہ ان سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت ہوئی یا ان کی طرف سے کوئی وضاحت کی گئی۔", "انھوں نے صرف اتنا ذکر کیا کہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے درگا دیوی نے بھگت سنگھ کے ساتھ لاہور سے کلکتہ تک ٹرین کے ذریعے دلچسپ سفر کی معلومات دی تھیں۔", "سکھدیو کو بھی بھگت سنگھ اور راجگرو کے ساتھ 23 مارچ 1923 کو لاہور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی", "بھگت سنگھ کی بھانجی وریندر سندھو نے بھی ایک کتاب میں اس معاملے پر کوئی روشنی نہیں ڈالی۔", "وریندر سندھو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ’پارلیمنٹ پر بم پھینکنے والے انقلابیوں کے ابتدائی گروپ میں بھگت سنگھ کا نام نہ ہونے پر بھگت سنگھ اور سکھدیو کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اور سکھدیو نے انھیں بزدل بھی کہا تھا۔‘", "انھوں نے اس خط کا بھی ذکر کیا، جو بھگت سنگھ نے سکھدیو کو لکھا تھا۔", "جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق پروفیسر چمن لال، جنھوں نے بھگت سنگھ پر تحقیق کرنے کے بعد ایک کتاب بھی لکھی ہے، نے بی بی سی گجراتی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس (عشق) کا کوئی ثبوت نہیں۔‘", "چمن لال کہتے ہیں کہ ’یہ سچ ہے کہ کچھ کتابوں میں یہ ذکر ہے کہ سکھدیو اور بھگت سنگھ کے درمیان اس معاملے پر لڑائی ہوئی تھی۔ سکھدیو ایک سخت مزاج شخص تھا اور تند و تیز الفاظ استعمال کرتا تھا لیکن سیاق و سباق سے ہٹ کر یہ مطلب نہیں لینا چاہیے کہ بھگت سنگھ کا درگا دیوی سے محبت کا رشتہ تھا۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ ’بہت سی انقلابی خواتین بھگت سنگھ سے متاثر تھیں۔ بھگت سنگھ ایک موثر، ہنر مند، منطقی، ذہین انسان تھے جو خواتین کے ساتھ شائستگی سے پیش آتے اور نہایت مہذب تھے۔‘", "’لوگ ان کے خیالات کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے اور اسی وجہ سے خواتین انقلابیوں نے بھگت سنگھ کے ساتھ بات چیت اور کام کرنے میں زیادہ آسانی محسوس کی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام خواتین کا بھگت سنگھ سے کوئی خاص تعلق تھا۔‘", "چمن لال سوال کرتے ہیں کہ ’اگر بھگت سنگھ نے دوسرے انقلابیوں کی بہنوں کو بھی خطوط لکھے تھے، تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ ان کے محبت کے تعلقات تھے جن سے وہ خط و کتابت کرتے تھے؟ نہیں، ایسا نہیں۔ ہرگز نہیں۔‘", "چمن لال کا دعوی ہے کہ کچھ لوگوں نے ایسی سنسنی خیز معلومات خود گھڑی ہیں جو کہ انتہائی قابل اعتراض بات ہے۔", " پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے درگا دیوی نے بھگت سنگھ کے ساتھ لاہور سے کلکتہ تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا", "سائمن کمیشن 30 اکتوبر 1928 کو لاہور پہنچ رہا تھا تو اس کمیشن کیخلاف ایک مظاہرے کے دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ جے اے سکاٹ نے لاٹھی چارج کا حکم دیا اور لالہ لجپت رائے جی کو لاٹھیوں سے بے رحمی سے مارا گیا۔ زخمی لالہ جی کا انتقال 17 نومبر 1928 کو ہوا۔", "اس واقعے کے بعد 10 دسمبر 1928 کی رات انقلابیوں کا اجلاس ہوا۔ درگا دیوی نے اجلاس کی صدارت کی اور لالہ جی کی موت کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چار لوگوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی جن میں بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، راج گرو اور جئے گوپال شامل تھے۔", "17 دسمبر 1928 کو سکاٹ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن جئے گوپال کی غلطی کی وجہ سے سکاٹ کی جگہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جے پی سانڈرز مارے گئے۔ انقلابی فرار ہو گئے اور ان کا پیچھا کرنے والا ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل بھی فائرنگ میں مارا گیا۔", "بھگت سنگھ چھپتے چھپتے درگا دیوی کے پاس پہنچے جو انقلابیوں کے ساتھی بھگوتی چرن وہرا کی بیوی تھیں۔ سکھدیو نے منصوبہ بنایا کہ درگا دیوی بھگت کی ’بیوی‘ بنیں گی اور بھگت سنگھ کو فرار ہونے میں مدد کریں گی۔", "درگا دیوی کے شوہر پہلے ہی ایک کیس میں فرار تھے اور کانگریس کانفرنس میں شرکت کے لیے کلکتہ گئے ہوئے تھے۔ ", "درگا دیوی ’سجاتا‘ اور بھگت سنگھ ’رنجیت‘ بن گئے۔ درگا دیوی کا تین سالہ بیٹا سچن بھی ان کے ساتھ تھا۔ راج گرو ان کے نوکر بن گئے۔ شوہر نے یورپی لباس پہنا اور بیوی نے مہنگی ساڑھی اور اونچی ایڑی کے سینڈل پہنے۔", "دونوں ٹرین میں بیٹھ گئے لیکن درگا دیوی نے انھیں کانپور اترنے کا مشورہ دیا جہاں وہ دونوں ایک ہوٹل میں ٹھہرے۔", "درگا دیوی نے اپنے شوہر کو ٹیلی گراف کیا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ کلکتہ آ رہی ہیں۔ یہ ٹیلی گرام ملنے کے بعد درگا دیوی کے شوہر حیران رہ گئے کیونکہ درگا دیوی کا کوئی بھائی نہیں تھا۔", "کلدیپ نیر لکھتے ہیں کہ ’بھگت سنگھ نے درگا دیوی کے ساتھ دو دن کی رفاقت کے دوران کچھ مختلف تجربہ کیا۔ بھگت سنگھ نے درگا دیوی کو کھل کر اپنی زندگی اور اپنے عقائد کے بارے میں سب کچھ بتایا۔‘", "کلدیپ نیر لکھتے ہیں ’ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اپنے خیالات، احساسات اور خوف درگا دیوی کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ بھگت سنگھ کی مختلف شخصیت جان کر درگا دیوی بھی دنگ رہ گئیں۔ اس سے پہلے وہ بھگت سنگھ کو ایک انقلابی کے طور پر جانتی تھیں جو صرف اپنے سر سے سوچتا ہے نہ کہ اپنے دل سے۔‘", "وہ لکھتے ہیں کہ ’بھگت سنگھ پہلے درگا دیوی کو اپنے ساتھی انقلابی کی بیوی کے طور پر جانتے تھے تاہم بعد میں وہ ایک مختلف روپ میں نظر آئیں جب انھوں نے بطور محافظ بھگت سنگھ کو برطانوی پولیس کے چنگل سے بچایا اور یہ انوکھا رشتہ قربت میں بدل گیا۔‘", "یہ درست ہے کہ بھگت سنگھ اور سکھدیو کے درمیان اس بات پر گرما گرم بحث ہوئی کہ پارلیمنٹ میں کون بم پھینکنے جائے گا لیکن انقلابیوں اور ان کے بارے میں کتابیں لکھنے والے مصنفین میں اس بات پر اختلاف ہے کہ سکھدیو نے دراصل کیا کہا تھا۔ ", "کچھ مصنفین نے درگا دیوی کو ہی وہ ’عورت‘ قرار دیا لیکن کچھ مصنفین یہ مانتے ہیں کہ سکھدیو بھگت سنگھ سے اس لیے ناراض تھے کہ وہ پارلیمنٹ میں بم پھینکنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔", "بھگت سنگھ کی انقلابی ٹیم کے رکن شیو ورما اپنی کتاب ’سنسمرتیان‘ کے صفحہ 106 اور 107 پر لکھتے ہیں کہ بھگت سنگھ اور سکھدیو کے درمیان لڑائی ہوئی تھی لیکن اس میں کسی عورت کا ذکر نہیں ہوا۔", "سکھدیو کے چھوٹے بھائی متھراداس تھاپر اپنی کتاب ’میرے بھائی شہید سکھدیو‘ میں لکھتے ہیں کہ ’انھوں نے بھگت سنگھ کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور کہا کہ تم بزدل ہو، موت سے ڈرتے ہو۔ جس کی وجہ سے بھگت سنگھ کو برا لگا اور اس نے اپنی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کو ذاتی طور پر جا کر پارلیمنٹ میں بم پھینکنے پر راضی کیا۔‘", "بھگت سنگھ کے ایک ساتھی انقلابی سکھدیو راج کی لکھی ہوئی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے (سکھدیو اور سکھدیو راج دونوں مختلف انقلابی تھے) کہتے ہیں کہ ’بھگت سنگھ نے پھانسی سے پہلے درگا بھابھی کو لکھا تھا کہ میرے مرنے کے بعد تم رونا نہیں، یہ لکھتے لکھتے میرا قلم رک جاتا ہے۔ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہ میرے اور آپ کے رشتے کو نہیں سمجھ سکتا کیونکہ آپ میرے دوست کی بیوی بھی ہیں۔‘", "تاہم متراداس لکھتے ہیں کہ اس خط کی زبان اور انداز گمراہ کن اور من گھڑت معلوم ہوتا ہے۔", "یشپال اپنی کتاب سنگھاولوکن کے صفحہ نمبر 180 پر لکھتے ہیں کہ ’سکھدیو نے بھگت سنگھ سے کہا تھا کہ وہ عورت سے پیار میں پارٹی کی ذمہ داری کو بھول گئے ہیں۔‘", "متراداس لکھتے ہیں کہ یشپال اور سکھدیو راج جیسے مصنفین نے ’جھوٹ کا پرچار کیا اور بھگت سنگھ اور درگا دیوی کے درمیان مقدس رشتے پر بھی سوال اٹھایا۔‘", "متراداس لکھتے ہیں کہ ’اس معاملے پر میری شیو ورما (بھگت سنگھ کے ساتھی انقلابی) سے بات چیت ہوئی جنھوں نے کہا کہ درگا بھابھی بھگت سنگھ اور سکھدیو دونوں سے یکساں سلوک کرتی تھیں۔‘", "’شیو ورما نے واضح طور پر کہا کہ سکھدیو راج کی لکھی ہوئی بات پر یقین کرنا دراصل غلط ہے کیونکہ سکھدیو راج کو درگا دیوی کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔‘", "مترا داس سکھدیو راج کے لکھے ہوئے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’بھگت سنگھ سکھدیو کا یہ خط لے کر درگا بھابھی کے گھر گیا اور وہ رونے لگا۔‘", "’بھگت سنگھ نے درگا بھابھی سے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں (بشمول سکھدیو) جو بغیر کسی وجہ کے دن رات کیچڑ اچھالنے میں لگے رہتے ہیں۔ دوسری طرف وہ (درگا کے شوہر بھگوتی چرن) ایسے دیوتا ہیں جو یہ باتیں سن کر بھی کبھی اداس نہیں ہوتے۔‘", "اس قصے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے متراداس لکھتے ہیں کہ ’سکھدیو راج کی اس دلچسپ کہانی کا نفسیاتی مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ یہ فطری بات ہے کہ لوگ اپنی باہمی محبت کو معاشرے سے چھپاتے ہیں۔ 1929 میں ہندوستان اتنا ترقی پسند نہیں تھا کہ محبت کے معاملات عام لوگوں میں بحث کا موضوع بن سکیں۔‘", "’درحقیقت اگر ان دونوں کے درمیان ایسی بات ہوتی تو پارلیمنٹ پر بم پھینکنے سے پہلے بھگوتی چرن درگا بھابھی کے ساتھ بھگت سنگھ سے ملنے کیوں جاتے؟‘", "درگا دیوی جو درگا بھابھی کے نام سے مشہور ہیں، 7 اکتوبر 1907 کو الہ آباد کے ایک گجراتی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔", "درگا دیوی کی شادی لاہور میں رہنے والے ایک گجراتی برہمن بھگوتی چرن وہرا سے صرف 11 سال کی عمر میں ہو گئی تھی۔ بھگوتی چرن کے آباؤ اجداد گجرات سے آگرہ اور پھر لاہور چلے گئے تھے۔", "ان کا بیٹا 3 دسمبر 1925 کو پیدا ہوا جس کا نام سچن رکھا گیا۔", "بی بی سی گجراتی نے مالویندرجیت سنگھ سے بات کرنے کی کوشش کی جنھوں نے بھگت سنگھ پر تحقیق کی ہے اور ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ اپنی خراب صحت کے باعث انھوں نے اپنے ساتھی کے ذریعے بی بی سی گجراتی سے بات کی۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’درگا بھگت سنگھ کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتی تھیں اور اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کہانی پر توجہ دینے کے بجائے، ملک کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہیں۔‘", "سدھیر ودیارتھی، کتاب ’شہید بھگت سنگھ - ایویڈینس آف ریوولوشن‘ کے ایڈیٹر، درگا دیوی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وہ ہتھیار اور بم بھی دینے اور لینے جاتی تھیں۔ ’وہ ایک بار بم لانے ملتان گئی تھی اور پستول لانے جے پور بھی گئی تھی۔‘", "’وہ نہ صرف پستول رکھنا جانتی تھی بلکہ اسے استعمال کرنا بھی جانتی تھی۔‘", "ان کے شوہر بھگوتی چرن وہرا بم ٹیسٹ کے دوران مارے گئے تھے۔ درگا دیوی بھگت سنگھ اور بٹوکیشور دت کو جیل سے رہا کرنا چاہتی تھیں۔ بھگت سنگھ کی پھانسی رکوانے کے لیے وہ گاندھی جی سے بھی ملیں۔", "اپنے شوہر کی موت کے بعد درگا بھابی انقلابیوں کے کام میں پوری طرح سرگرم ہو گئیں۔ اپنے شوہر کی موت اور بھگت سنگھ کی پھانسی کے بعد، چندر شیکھر آزاد نے انھیں انگریزوں سے بدلہ لینے کے مقصد سے بمبئی (ممبئی) بھیج دیا۔", "انھوں نے بمبئی کے پولیس کمشنر لارڈ ہیلی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن سارجنٹ ٹیلر اور ان کی بیوی درگا کی گولی سے زخمی ہو گئے اور وہ وہاں سے بھاگ گئیں۔", "وہ پولیس سے چھپنے کے لیے بعض اوقات برقع پہنتی تھیں اور ایک بار خود کو ایک مسلمان عورت کا روپ بھی دیا۔", "آزاد کی موت کے بعد انھوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ تفتیش کے بہانے انھیں تقریباً 6 ماہ تک قاتلوں کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔ پولیس کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا اس لیے بعد میں انھیں رہا کر دیا گیا تاہم 3 سال تک لاہور سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔", "انھوں نے بعد میں دلی میں کانگریس پارٹی میں بھی کام کیا اور بعد میں تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔", "ان کا انتقال 15 اکتوبر 1999 کو غازی آباد، اتر پردیش میں ہوا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv2ypx8n7nko", "summary": "ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شوگر مانیٹر ان لوگوں کے لیے ضروری نہیں ہے جو ذیابیطس کا شکار نہیں ہیں۔ ایسا کرنے سے غذائیت کی کمی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔", "id": "cv2ypx8n7nko", "article": ["پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان دنوں بازار میں شوگر مانیٹر ڈیوائس کے اشتہارات بھی بکثرت نظر آتے ہیں۔ وہ اکثر ان لوگوں کے لیے بھی تجویز کیے جاتے ہیں جن کو ذیابیطس نہیں ہے۔", "ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شوگر مانیٹر ان لوگوں کے لیے ضروری نہیں ہے جو ذیابیطس کا شکار نہیں ہیں۔ ایسا کرنے سے ان میں غذائیت کی کمی باعث بھی بن سکتا ہے۔", "ذیابیطس کی نگرانی کرنے والے آلات کو اکثر لوگوں کی کھانے پینے اور غذائیت کے ایک اہم جزو کے طور پر فروغ دیا جاتا ہے اور اس عمل کو بلڈ شوگر ڈائٹ کا نام دیا جا رہا ہے۔", "یہ اکثر سوشل میڈیا پر فروغ پاتے ہیں۔ برطانیہ میں زیڈ او ای جیسی کمپنیاں ایسے مانیٹر کے نظام کو فروغ دیتی ہیں۔", "برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذیابیطس کنسلٹنٹ پروفیسر پارتھاکر کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے کہ جن لوگوں کو ذیابیطس نہیں ہے ان میں ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں اس کا کوئی کردار ہے۔", "زیڈ او ای کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لیکن یہ جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔", "ذیابیطس والے لوگوں میں خون میں شوگر کی سطح کھانے کے بعد کئی گھنٹوں تک بلند رہتی ہے۔ اگر ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ آپ کے اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔", "یہی کمپنی کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپ کی مارکیٹنگ بھی کرتی رہی ہے۔ ", "زیڈ او ای ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو شوگر مانیٹر ایسے لوگوں کو فروخت کرتی ہے جنھیں ذیابیطس نہیں ہے۔", "زیڈ او ای کے اب ایک ایسے پروگرام کی بڑے پیمانے پر تشہیر کر رہی ہے، جس کا آغاز 300 پاؤنڈ سے ہوتا ہے۔ اس کے اشتہارات کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آ رہے ہیں۔", "جو لوگ ان آلات کو جسم میں شوگر کی نگرانی کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ اسے دو ہفتے تک پہنتے ہیں۔ اس سے کھانے کے بعد جسم میں شوگر لیول کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔", "کچھ مختلف ٹیسٹ یہ دیکھتے ہیں کہ کسی کا جسم چربی پر کیسے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ پیٹ میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔", "زیڈ او ای کمپنی سائنسدان ڈاکٹر سارہ بیری نے بی بی سی کو بتایا کہ کمپنی نے کئی دہائیوں کے غذائیت سے متعلق تحقیقی ڈیٹا استعمال کیا۔", "اس کے علاوہ انھوں نے بلڈ شوگر اور صحت کے درمیان تعلق سے متعلق اپنے تحقیقی ڈیٹا کا بھی استعمال کیا ہے۔", "لیکن وہ تسلیم کرتی ہیں کہ ان کے پاس کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنے کے لیے تمام ثبوت نہیں ہیں۔", "لیکن ناقص غذا کے خطرات کو دیکھتے ہوئے (جن کے اثرات ہم پہلے ہی جانتے ہیں)، خون میں شکر کے طویل مدتی اثرات کو سمجھنے کے لیے دہائیوں تک انتظار کرنا بہت کم معنی رکھتا ہے۔", "ڈاکٹر ریان کروک، ایک جنرل پریکٹیشنر اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والے ایک سٹارٹ اپ کے مالک ہیں اور وہ کہتے ہیں بلڈ شوگر سے متعلق تمام شواہد حاصل کرنے کے ہدف کے بجائے اس سمت میں جاری تجربات کی حمایت کرنی چاہیے۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ بلڈ شوگر سے متعلق شواہد حاصل کرنے کا انتظار کرنا اس شعبے میں جدت کو ختم کر دے گا۔", "کروک اور زیڈ او ای کے ناقدین کا یہ بھی ماننا ہے کہ مسلسل گلوکوز مانیٹر (CGMs) لوگوں کو بلڈ شوگر کے انتظام اور خوراک میں تبدیلیاں کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔", "تاہم، لوگ کئی دہائیوں سے خوراک سے متعلق بیماریوں کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔ لیکن سینکڑوں ڈائیٹ پروگرام لوگوں کو ان کی غذائی تبدیلیوں پر قائم رہنے میں ناکام رہے ہیں۔", "تاہم، زیڈ او ای کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی سخت سائنسی جانچ پر اصرار کرتی ہے۔ انڈسٹری میں کوئی بھی کمپنی اس طرح کے کلینیکل ٹرائلز نہیں کرتی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی تحقیق کافی ٹھوس ہے۔", "کمپنی سائنسدانوں اور غذائیت کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے لوگوں کو ثبوت پر مبنی صحت کے مشورے فراہم کر رہی ہے۔", "اس پروگرام کے شرکا اپنے کھانے کی مقدار کو ریکارڈ کرتے ہیں اور کھانے کے بعد خون میں شوگر کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے دو ہفتوں تک مسلسل گلوکوز مانیٹر (سی جی ایم) پہنے رکھتے ہیں۔", "مختلف طرح کے ٹیسٹ کے علاوہ ان کے آنتوں کے بیکٹیریا پر کی بھی تحقیق کی جاتی ہے۔", "ایس کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تمام ٹیسٹوں نے اسے یہ شناخت کرنے میں مدد کی ہے کہ یہاں تک کہ دو صحت مند افراد بھی ایک ہی کھانے کے لیے مختلف ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شخص کے خون میں شوگر بڑھ سکتی ہے اور دوسرے شخص کے مقابلے میں کاربوہائیڈریٹ کھانے کے بعد زیادہ کم ہو سکتی ہے۔ ", "اس سے ہر فرد کے لیے خوراک کا نظام وضع کیا جاتا ہے۔ ", "تاہم کچھ دوسرے محققین اس طریقہ کار اور شوگر کی سطح کی پیمائش کے اس نظام پر سوالات اٹھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے شوگر کا صحیح ادراک یا تعین نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ", "آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماہر غذائیت اور ذیابیطس کے محقق ڈاکٹر نیکولا گیس کا کہنا ہے کہ بلڈ شوگر کو صحت کے مسائل سے جوڑنے والے زیادہ تر شوگر گلوکوز کی سطح پر مبنی ہیں، جو صرف ذیابیطس یا ذیابیطس کے خطرے والے لوگوں میں دیکھے جاتے ہیں۔", "وہ بتاتی ہیں کہ ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس کی ایک علامت ہے مگر اس کی براہ راست وجہ نہیں ہے۔", "واضح رہے کہ ٹائپ 1 ذیابیطس اس وقت ہوتی ہے جب کسی فرد کا لبلبہ انسولین بنانا بند کر دیتا ہے، اس لیے باقاعدہ انجیکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس زیادہ عام ہے اور اس وقت ہوتی ہے جب جسم کے خلیے انسولین کے خلاف مزاحم ہو جاتے ہیں اور خون میں گلوکوز کی سطح کو معمول کی حد میں رکھنے کے لیے مزید انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے عام طور پر خوراک، ورزش اور قریبی نگرانی کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔", "پروفیسر پارتھا کر کا کہنا ہے کہ شوگر میں تبدیلی کے رجحان کو اس طریقے سے نہیں سمجھا جا سکتا۔ ", "ڈاکٹر نیکولا گیس کو تشویش ہے کہ جو لوگ زیڈ او ای کی مصنوعات استعمال کرتے ہیں وہ کھانے کی اشیا کو کم کر رہے ہیں جو ان کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان کے بلڈ شوگر کو بڑھا سکتا ہے۔", "یہ صحت کے دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کرتے ہیں وہ اگلی بار جب اسے کھاتے ہیں تو انھیں ’ہائی گلوکوز رسپانس‘ مل سکتا ہے۔", "یہ عام بات ہے۔ جبکہ جو لوگ ایسا کرتے ہیں، وہ یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ ان میں کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔", "پروفیسر پارتھا کر کا کہنا ہے کہ جب ذیابیطس کے شکار افراد اسے غیر ضروری طور پر استعمال کرتے ہیں تو ایک مختلف مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بلڈ شوگر لیول کے اعدادوشمار کے بارے میں بہت ضدی ہو جاتے ہیں۔ یہ حالات کھانے کی خرابی میں بدل سکتے ہیں۔", "’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ چیریٹی بیٹ کا کہنا ہے کہ کھانے کی خرابی کے شکار افراد اکثر اعدادوشمار پر توجہ دیتے ہیں۔ لہٰذا وہ اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو گلوکوز میٹر کے استعمال کی سفارش نہیں کرے گا۔", "زیڈ او ای کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح اس بیماری میں مبتلا لوگوں کا ٹیسٹ کرتی ہے۔", "کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اراکین کی صحت کا مکمل خیال رکھتی ہے۔ اس کے ’نیوٹریشن کوچز‘ کو ’کلائنٹس‘ تک رسائی حاصل ہے اور وہ کھانے کی پریشانی پر قابو پانے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔", "کمپنی نے لوگوں کی خوراک کی ترجیحات، بھوک اور خون کے ٹیسٹ کے نتائج سے متعلق ڈیٹا پر مبنی تحقیق شائع کی اور اس میں نمونہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔", "لیکن تحقیق سے واضح نتائج کا علم نہیں ہوتا۔ ", "زیڈ او ای نے اپنے پروگرام کے نتیجے میں ہونے والی تبدیلیوں پر ایک مطالعہ کیا ہے لیکن اسے ابھی تک شائع نہیں کیا ہے۔", "تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ان تمام پہلوؤں کو سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔", "ڈاکٹر نیکولا گیس کا کہنا ہے کہ چونکہ اس مطالعے کے مختلف پہلو ثابت نہیں ہوئے ہیں، اس لیے لوگوں کو زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے کی ضرورت ہے۔", "زیڈ او ای لوگوں کو زیادہ اناج اور کم ’پروسس‘ شدہ خوراک کھانے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-52622197", "summary": "دنیا 1930 کی دہائی کے گریٹ ڈپریشن کے بعد سب سے بڑے عالمی مالیاتی بحران کی تیاری کر رہی ہے۔ مگر یہ بحران کب تک چلے گا اور اس سے کیسے نکلا جائے گا؟", "id": "c94bf3f4-d30f-6d49-8904-916973be0f3f", "article": ["عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ آئندہ عالمی معیشت 3 فیصد تک سکڑ جائے گی جو کہ اس کی گذشتہ پیش گوئی کہ دنیا کی معیشت 3 فیصد بڑھے گی کہ بالکل برعکس ہے۔", "دنیا بھر میں جیسے جیسے مختلف ممالک اپنی اپنی معیشت کا پہہ دوبارہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ویسے ویسے لاک ڈاون میں نرمی ہر جگہ نظر آنے لگی ہے۔ ", "عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ آئندہ عالمی معیشت 3 فیصد تک سکڑ جائے گی جو کہ اس کی گذشتہ پیش گوئی کہ دنیا کی معیشت 3 فیصد بڑھے گی کہ بالکل برعکس ہے۔ ", "دنیا 1930 کی دہائی کے گریٹ ڈپریشن کے بعد سب سے بڑے عالمی بحران کی تیاری کر رہی ہے۔ مگر یہ بحران کب تک چلے گا اور اس سے کیسے نکلا جائے گا؟", "آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق ہم کورونا وائرس کے بدترین معاشی اثرات سے ابھی یعنی 2020 کی دوسری سہہ مائی کے دوران گزر رہے ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "بہت سے ممالک اقتصادی کساد بازاری یعنی ریسیشن کی تعریف دو مسلسل سہ ماہیوں میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں کمی قرار دیتے ہیں۔ ", "امریکہ میں نیشنل بیورو آف اکانامک ریسرچ کے مطابق کساد بازاری ’معاشی سرگرمیوں میں واضح کمی جو کہ کئی ماہ تک جاری رہے اور جی ڈی پی میں نظر آنے کے ساتھ ساتھ حقیقی آمدنی، بےروزگاری، صنعتی پیداوار، اور پرچون کے شعبے میں بھی واضح‘ ہوتی ہے۔", "آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق ہم کورونا وائرس کے بدترین معاشی اثرات سے ابھی یعنی 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران گزر رہے ہیں۔ انھیں امید ہے کہ سال کے دوسرے حصے میں حالات بہتر ہوں گے اور کاروبار آہستہ آہستہ کھلنے لگیں گے۔ ", "تاہم اگر لاک ڈاؤن جیسے اقدامات جاری رہے تو کاروبار ختم ہونے لگیں گے اور لوگ بےروزگار ہونے لگیں گے۔ یہ کساد بازاری دوگنا سنگین اور طویل ہو سکتی ہے اور اس سے نکلنا اور بھی زیادہ مشکل۔ ", "تو ہم وی، یو، ڈبلیو، یا ایل شکل کی کساد بازاری میں جا سکتے ہیں۔ ان انگریزی حروف کے ذریعے ماہرینِ معاشیات کساد بازاری کی مختلف اقسام کو بیان کرتے ہیں۔ یہ حروف جی ڈی پی کے گراف کی شکل بیان کرتے ہیں۔ ", "'اگر ہم اس وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم وی شکل کی کساد بازاری دیکھیں گے کیونکہ آپ لاک ڈاؤن ختم کرنا شروع کر دیں گے اور قومی پیداوار واپس بڑھنے لگے گی۔'", "وی شکل کی کساد بازاری کو ہم بہترین قرار دیتے ہیں۔ اس میں معیشت میں سست روی آتی ہے، جلدی سے اپنی نچلی ترین سطح تک پہنچتی ہے اور جلد ہی معیشت میں بہتری آنے لگتی ہے۔ ", "کیتھولک یونیورسٹی آف چیلی کے پروفیسر ہوزے تساڈا کہتے ہیں کہ ’اس میں خیال یہ ہے کہ ہماری معیشت پہلے جیسی سطح کے قریب لوٹ آتی ہے اور کساد بازاری قدرے قلیل مدت کی ہوتی ہے چاہے وہ چند سہ ماہیوں کی ہو۔‘", "’اگر ہم اس وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم وی شکل کی کساد بازاری دیکھیں گے کیونکہ آپ لاک ڈاؤن ختم کرنا شروع کر دیں گے اور قومی پیداوار واپس بڑھنے لگے گی۔‘", "نیویارک میں ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے چیف اکانومسٹ پال گروئنوالڈ کہتے ہیں کہ ’اگر سماجی دوری کے اقدامات جلد ختم کر دیے جاتے ہیں یا جلد ہی اس کی ویکسین یا علاج بن جاتا ہے تو ہم جلد اپنے راستے پر واپس آ جائیں گے۔‘", "ایس اینڈ پی کی پیش گوئی کے مطابق 2020 کی دوسری سہ ماہی میں 9 فیصد تک معاشی سست روی ہوگی۔ اس سطح پر ان کے خیال میں اس کساد بازاری سے نکالنے میں کافی وقت لگے گا۔ ", "نیویارک میں موڈی انویسٹرز سروسز کی اسوسی ایٹ مینجنگ ڈائریکٹر الینا دوگر کے اندازے کے مطابق کورونا وائرس کے نشانات معیشت سے 2021 میں بھی نہیں ہٹیں گے۔", "ایس اینڈ پی کے مطابق 2020 میں مجموعی طور پر 2.4 فیصد معاشی کمی دیکھی جائے گی اور اس کے بعد 2021 میں 5.9 فیصد اضافہ ہوگا۔ ", "پال گروئنوالڈ کہتے ہیں کہ ’ہم جو اب دیکھ رہے ہیں وہ شاید یو کی شکل یا ایک چوڑا یو ہے جس میں ہم بحران کے اثرات سے تو نکل آئیں گے مگر اس میں وقت لگے گا۔‘", "نیویارک میں موڈی انویسٹرز سروسز کی اسوسی ایٹ مینجنگ ڈائریکٹر الینا دوگر اس رائے سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کے اندازے کے مطابق کورونا وائرس کے نشانات معیشت سے 2021 میں بھی نہیں ہٹیں گے۔ ", "وہ کہتی ہیں کہ ’جو معاشی سرگرمی اس سال کے پہلے نصف میں ہم نے کھو دی ہے وہ ہم دوسرے نصف میں پوری نہیں کر سکیں گے۔‘", "تاہم وہ چین سے آنے والی خبروں کو مثبت انداز میں دیکھتی ہیں جہاں معیشت کی سست روی اور پھر بہتری باقی دنیا کے مقابلے میں ایک سہہ مائی پہلے شروع ہوئی ہے۔ ", "’ہم نے چین میں لاک ڈاؤن میں نرمی دیکھی ہے۔ فیکٹریاں چلنے لگی ہیں۔ مختلف شعبوں میں اطلاعات ہیں کہ پیداواری صلاحیت 45 سے 70 فیصد تک لوٹ آئی ہے۔‘", "دوسری جانب حکومتوں نے معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔ ", "الینا دوگر کہتی ہیں کہ جب لاک ڈاؤن جیسے اقدامات ہٹیں گے اور سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی تو سال کے دوسرے نصف میں کچھ حالات بہتر ہوں گے۔ ", "حکومتیں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات ختم کر دیں اور معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرسکتی ہیں۔ مگر کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت میں یہ اقدامات واپس لگا دیے جائیں گے اور معیشت کو ایک اور دھچکا لگے گا۔", "پال گروئنوالڈ کہتے ہیں مگر اس وقت کوئی ویکسین یا علاج موجود نہیں ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا ایک اور سلسلے کا سامنا ہے۔ ", "حکومتیں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات ختم کر دیں اور معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرسکتی ہیں۔ مگر کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت میں یہ اقدامات واپس لگا دیے جائیں گے اور معیشت کو ایک اور دھچکا لگے گا۔ ", "اس صورتحال میں معیشت میں ایک اور مرتبہ گراوٹ آ سکتی ہے جیسے ڈبلیو شکل کہا جاتا ہے۔ ", "پروفیسر ہوزے تساڈا کہتے ہیں کہ ایسے میں حتمی طور پر بحران سے نکلا کچھ عرصے کے بعد ہی جا سکتا ہے جس کے دوران معیشت بہتر ہوتی ہے مگر پھر گرنے لگتی ہے۔‘", "پال گروئنوالڈ کہتے ہیں کہ اگر ہم سماجی دوری جیسے اقدامات لگاتے اٹھاتے رہے تو معیشت کے واپس اپنی سطح تک پہنچنے میں قدرے زیادہ وقت لگے گا۔ ", "کیا کورونا وائرس دنیا کی معاشی سرگرمی کی نئی سطح کا تعین کر دے گا؟", "بہت سے لوگ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا کورونا وائرس دنیا کی معاشی سرگرمی کی نئی سطح کا تعین کر دے گا؟", "ایل شکل کی کساد بازاری میں معیشت تیزی سے گرنے کے بعد کچھ سنبھلتی ہے مگر اپنی پرانی سطح پر واپس نہیں جاتی اور ایک نچلی سطح پر لوٹ جاتی ہے۔ ", "پروفیسر ہوزے تساڈا کہتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں یہ کساد بازاری نہیں بلکہ عالمی پیداوار میں مستقل تبدیلی ہوگی۔ ", "ایس اینڈ پی کی تنبیہ ہے کہ عالمی پیداوار میں ناہموار انداز واپسی سے طویل مدتی معاشی نقصان ہو سکتا ہے خاص کر ایسی صورت میں اگر کوئی ویکسین یا علاج دریافت نہیں ہوتا۔ ", "پال گروئنوالڈ کہتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں پرانے نظام کو لوٹنا ناممکن ہوگا۔ ’وی یا یو شکل کے بجائے اہم سوال یہ ہے کہ کیا ہم پیداوار کی پرانی سطح تک لوٹ سکیں گے یا نہیں۔ اور اس میں کتنا وقت لگے گا۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-54885996", "summary": "اگر ڈالر کی موجودہ قیمت کا جائزہ لیا جائے تو یہ اب اکتوبر 2019 تک کی سطح تک گر چکی ہے جبکہ اکتوبر 2020 میں اس کی قیمت 168 روپے سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔", "id": "2a054f4b-7ece-ae4e-b064-b286749d9232", "article": ["ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں رواں برس ماہ اگست کے اختتام سے لے کر اب تک ساڑھے نو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے", "امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بہتری آئی ہے۔ گذشتہ ماہ فروری سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے کی کمی آ چکی ہے۔ ", "فروری میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 161 روپے تھی جو اب گر کر 155.70 تک آ چکی ہے۔ ", "اگر ڈالر کی موجودہ قیمت کا جائزہ لیا جائے تو یہ اب اکتوبر 2019 تک کی سطح تک گر چکی ہے جبکہ اکتوبر 2020 میں اس کی قیمت 168 روپے سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔ ", "پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں گذشتہ سال ہونے والے بے تحاشا اضافے نے ملکی درآمدات کو مہنگا کیا تو دوسری جانب اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ", "کرنسی کے کاروبار سے وابستہ افراد اور ماہرین معیشت روپے کی قدر میں بہتری کو حکومت کی جانب سے لیے گئے چند اقدامات اور کچھ مثبت معاشی اشاریوں سے منسوب کر رہے ہیں۔", "ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کتنا بڑھا؟ ", "فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ فروری کے مہینے میں ڈالر 161 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو اب گر کر 155.70 تک آن پہنچا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اُنھوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت حالیہ دنوں میں 154 تک بھی گر گئی لیکن اس کی خریداری کی وجہ سے یہ ایک بار پھر 155 تک چلی گئی ہے۔ ", "وہ بتاتے ہیں کہ فروری 2020 میں ایک ڈالر کی قیمت 154 روپے کے لگ بھگ تھی تاہم ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر گھبراہٹ طاری کر دی تھی جس کی وجہ سے ملک میں ٹریژری بلوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر ملک سے نکل گئے، جس کی وجہ سے ملکی کرنسی دباؤ کا شکار ہوئی اور اس کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی۔", "ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی موجودہ قیمت اکتوبر 2019 کی سطح پر گر چکی ہے جو 154 اور 155 کے درمیان تھی جبکہ اکتوبر 2020 میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی جب یہ 168 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ ", "ماہرِ معیشت خرم شہزاد کے تجزیے کے مطابق اپنی بلند ترین سطح کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر 7.5 فیصد کے لگ بھگ گر چکی ہے۔", "یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں پاکستانی روپیہ ایشیا میں تیسرے نمبر پر ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں اضافہ کرنے والی کرنسی بن گیا تھا۔", "روپے کی قدر میں اکتوبر سے لے کر اب تک ہونے والے اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ایشیا میں تیسرے نمبر پر ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں اضافہ کرنے والی کرنسی بن چکا ہے", "روپے کی قدر میں اضافہ کیوں ہوا؟", "ملک بوستان نے بتایا کہ درآمدات میں مسلسل کمی نے مقامی کرنسی کو بہت زیادہ سہارا دیا جس کی وجہ سے بیرون ملک ڈالر کی منتقلی میں کمی دیکھنے میں آئی۔", "انھوں نے کہا کہ برآمدات میں ہونے والے اضافے نے بھی روپے کو سہارا دیا تو دوسری جانب بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم بھی روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ یعنی ’جاری کھاتے‘ سرپلس ہوئے۔", "انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی رقوم دو ارب ڈالر ماہانہ سے زائد ہیں۔ ", "وہ بتاتے ہیں کہ پاکستان ہندوستان، چین اور فلپائن کے بعد دنیا میں ترسیلات زر وصول کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن چکا ہے جو ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔", "موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 18 ڈالر سے زائد ہے اور مالی سال کے اختتام تک ان کا 28 ارب ڈالر سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔", "روپے کی قدر میں اضافے کی وجوہات میں درآمدات میں کمی، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، بیرون ممالک پاکستانیوں سے آنے والی سرمایہ کاری اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا موخر ہونا شامل ہے", "بوستان کے مطابق حکومت کی جانب سے حال ہی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نامی سکیم نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں کافی مدد دی ہے جس کی وجہ سے ان کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔", "ان کے مطابق اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم میں ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹ ہی فعال ہوئے ہیں مگر اس کی وجہ سے کافی سرمایہ ملک میں آ رہا ہے۔ ", "ملک بوستان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بھی اس کی ایک وجہ ہے جس پر بین الاقوامی ادارے نے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس نے مقامی مارکیٹ کو کافی سہارا دیا ہے۔", "ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر گرنے کی دو وجوہات ہیں۔ ایک مقامی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں معاشی سست روی کی وجہ سے ڈالر کی طلب بھی کم ہے۔ پاکستان کی معیشت درآمدات پر بڑی حد تک انحصار کرتی ہے جس میں خام مال سے لے کر مشینری اور آلات شامل ہیں۔ جب ملک کی معاشی شرح نمو منفی ہو جائے یا پھر بہت کم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ صنعت و حُرفت نہیں چل رہی۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ معاشی سست روی نے ڈالر کی قیمت کو نیچے لانے میں بہت مدد فراہم کی۔ اس کے ساتھ ایک بڑی وجہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ بھی ہے جس نے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس کیا۔", "ڈاکٹر اشفاق نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی دوسری وجہ عالمی سطح پر ڈالر کی طلب میں بھی کمی کو قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی ڈالر دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں نچلی سطح پر ہے جس کی ایک بڑی وجہ جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا وائرس سے متعلق پیکج ہے۔ ", "اُن کے مطابق اس پیکج کے لیے ڈالر زیادہ پرنٹ کرنا پڑے گا جو اس کی منی سپلائی کو بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت نیچے آئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اب سرمایہ کار اس لیے ڈالر کے بجائے یورو اور گولڈ میں زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔", "قرضوں میں ریلیف بھی وجہ ہے؟ ", "ملک بوستان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں ملنے والے ریلیف نے بھی ملکی کرنسی کو بہت زیادہ مدد فراہم کی جس کی وجہ سے پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن دیکھنے میں آیا۔", "ملک بوستان نے ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی ڈالر 155 پاکستانی روپے تک آ سکتا ہے۔", "روپے کی قدر میں اضافہ کیا دیرپا ہے؟", "امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل ہونے والے اضافے کے بارے میں ملک بوستان نے امید کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈالر کی قیمت 154 روپے سے نیچے 150 روپے تک جا سکتی ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ ڈالر اور روپے کی آزادانہ تجارت کی سطح یہی بنتی ہے۔ ", "پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے مارکیٹ میں روپے کی قدر کو مضبوط کرنے کے کردار کے بارے میں بات کرتے ملک بوستان نے کہا مرکزی بینک نے ڈالر اور روپے کی آزادانہ تجارت میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت زیادہ نیچے جا سکتی تھی تاہم ملک کو گندم اور چینی کی درآمد کی وجہ سے اس مالی سال میں اب تک چھ ارب ڈالر خرچ کرنے پڑے جس نے ڈالر کی طلب کو بڑھا دیا تھا۔ ", "ملک بوستان نے بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر اس وقت 20 ارب ڈالر ہیں اگر چینی اور گندم کے ساتھ دوسری چیزوں کی امپورٹ نہ کی جاتی تو ملک کے زرمبادلہ ذخائر 30 ارب ڈالر تک جا سکتے تھے۔ ", "اُنھوں نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے کی وجہ سے ملک کے برآمدی شعبے کو نقصان کا تاثر مسترد کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ برآمدی شعبے کے لیے ڈالر کی معقول قیمت 145 سے 154 روپے کے درمیان ہے اور اس سطح پر برآمدی شعبہ بہتر طریقے سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکتا ہے۔ ", "ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی انڈیا اور بنگلہ دیش کی کرنسیوں کے مقابلے میں برآمدی شعبے کے لیے بہتر ہے اور اس پر وہ زیادہ بہتر طریقے سے ایکسپورٹ کے ذریعے منافع کما سکتے ہیں۔ ", "ڈاکٹر اشفاق حسن نے اس سلسلے میں کہا کہ کوئی بھی معیشت دان ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کے مستقبل کے بارے میں پیش گوئی نہیں کر سکتا کیونکہ ’یہاں کوئی بھی چیز متعین نہیں ہے۔‘ ", "ڈالر کی قیمت میں کمی کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن نے کسی بڑی تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں کسی نمایاں تبدیلی کے آثار اسی وقت پیدا ہوں گے جب ملک کی معاشی ٹیم بدلی جائے گی۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ موجودہ معاشی ٹیم کے ساتھ معیشت میں جوہری تبدیلی کا امکان بالکل نہیں ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/crg27yzlpg9o", "summary": "یہ 16 جولائی 1945 کو صبح سویرے کا وقت تھا۔ رابرٹ اوپنہائمر کنٹرول بنکر میں اس لمحے کے منتظر تھے جو دنیا بدلنے والا تھا۔ نیو میکسیکو کے صحرا میں قریب 10 کلو میٹر دور دنیا کے پہلے ایٹم بم کی آزمائش چل رہی تھی جسے ’ٹرینیٹی‘ کا نام دیا گیا۔ ", "id": "crg27yzlpg9o", "article": ["یہ 16 جولائی 1945 کو صبح سویرے کا وقت تھا۔ رابرٹ اوپنہائمر کنٹرول بنکر میں اس لمحے کے منتظر تھے جو دنیا بدلنے والا تھا۔ نیو میکسیکو کے صحرا میں قریب 10 کلو میٹر دور دنیا کے پہلے ایٹم بم کی آزمائش چل رہی تھی جسے ’ٹرینیٹی‘ کا نام دیا گیا۔ ", "اوپنہائمر پریشانی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔ وہ ہمیشہ سے کمزور صحت کے حامل تھے۔ انھوں نے تین سال ’مینہیٹن انجینیئر ڈسٹرکٹ‘ کی سائنسی شاخ ’پراجیکٹ وائے‘ کی سربراہی کی جہاں بم بنایا گیا۔ ", "اس وقت ان کا وزن 52 کلوگرام تھا اور پانچ فٹ 10 انچ کے قد کے ساتھ وہ کافی دبلے پتلے لگتے تھے۔ وہ رات کو صرف چار گھنٹے سو پاتے تھے۔ شدید پریشانی اور سگریٹ پینے کی وجہ سے کھانسی انھیں جگائے رکھتی تھی۔", "سنہ 1945 کا وہ دن اوپنہائمر کی زندگی کے بڑے لمحات میں سے ایک تھا جس کے بارے میں مورخین کائی برڈ اور مارٹن جے شروین نے 2005 میں اپنی کتاب امیریکن پرومیتھیئس میں تفصیلات لکھی ہیں۔ انھی واقعات پر مبنی فلم اوپنہائمر 21 جولائی سے امریکہ میں ریلیز ہو رہی ہے۔ ", "برڈ اور شروین کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی دھماکے سے چند منٹ قبل ایک فوجی جرنیل نے اوپنہائمر کے مزاج کا مشاہدہ کیا: ’ڈاکٹر اوپنہائمر۔۔۔ آخری سیکنڈوں میں انتہائی سنجیدہ ہوتے چلے گئے۔ وہ بہت کم سانس لے رہے تھے۔‘", "اس دھماکے کی روشنی سورج سے بھی زیادہ تھی۔ 21 کلو ٹن ٹی این ٹی جتنی قوت کا یہ تجربہ اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ تھا۔ اس کی شاک ویو 160 کلو میٹر دور تک محسوس کی گئی۔ ", "پورا علاقہ دھماکے کی آواز کی لپیٹ میں آ گیا اور دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف اٹھنے لگے۔ اسی دوران اوپنہائمر کے چہرے پر ’گہرے اطمینان‘ کے تاثرات آ گئے۔ کچھ منٹ بعد اوپنہائمر کے دوست اور ساتھی ازیڈور رابی نے انھیں دور سے چلتے ہوئے دیکھا: ’میں کبھی ان کی وہ واک بھلا نہیں سکتا۔ میں کبھی نہیں بھول سکتا کہ وہ کیسے گاڑی سے نکلے۔۔۔ ان کے چلنے میں کامیابی کا عنصر تھا۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سنہ 1960 کی دہائی کے انٹرویوز میں اوپنہائمر نے ان لمحات کے بارے میں کہا کہ اس وقت انھیں ہندو مذہب کی کتاب بھگوت گیتا کی وہ عبارت یاد آئی: ’اب میں موت بن چکا ہوں، جہانوں کو تباہ کرنے والا۔‘", "اگلے دنوں ان کے دوستوں نے انھیں ذہنی طور پر پریشان پایا۔ ایک کا کہنا تھا کہ ’رابرٹ بہت خاموش ہو گئے اور دو ہفتوں تک گہری سوچ میں چلے گئے۔‘", "’کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔‘", "ایک صبح انھیں جاپانیوں کے واضح انجام پر فخریہ انداز میں بولتے سنا گیا: ’وہ بیچارے لوگ، وہ بیچارے لوگ۔‘ پھر کچھ دن بعد وہ دوبارہ اضطراب میں آ گئے۔", "فوجی ہم منصب سے ملاقاتوں میں وہ ’ان بیچارے لوگوں‘ کے بارے میں بظاہر بھول چکے تھے۔ برڈ اور شروین کے مطابق انھوں نے صحیح حالات میں بم گرانے کی اہمیت پر بات کی۔ ’ظاہر ہے انھیں اسے بارش یا دھند کے موسم میں نہیں گرانا چاہیے۔۔۔ انھیں بلندی پر اسے دھماکے سے اڑانے نہ دینا۔ طے شدہ اعداد و شمار بالکل درست ہیں۔ اسے زیادہ بلندی پر نہ لے جانا ورنہ ہدف کو اتنا نقصان نہیں پہنچے گا۔‘", "ٹرینیٹی آزمائش کے قریب ایک ماہ بعد انھوں نے ہیروشیما میں کامیاب بمباری کا اعلان اپنے ساتھیوں سے کیا۔ اس دوران ایک شخص نے دیکھا کہ اوپنہائمر نے ’ہوا میں مکا لہرایا جیسے وہ دنگل میں جیت گئے ہوں۔‘ اس پر تالیوں نے ماحول کو مزید گرما دیا۔ ", "اوپنہائمر مینہیٹن پراجیکٹ کے جذبانی اور دماغی جزو تھے: کسی بھی دوسرے شخص کے مقابلے انھوں نے ہی ایٹم بم کو حقیقت میں بدلا۔ جنگ کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والے جیرمی برنسٹین کہتے ہیں کہ یہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔ ", "انھوں نے سنہ 2004 میں اپنی سوانح عمری میں لکھا کہ ’اگر لاس ایلموس میں اوپنہائمر سربراہ نہ ہوتے تو مجھے لگتا ہے کہ اچھے یا بُرے انجام پر دوسری عالمی جنگ ختم ہو جاتی۔۔۔ جوہری ہتھیار استعمال کیے بغیر۔‘", "اوپنہائمر نے کئی مواقع پر اس ایٹمی دھماکے پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ یہ ایسا ہے جیسے پریشان خیالی، امنگ، عروج اور تباہی کے خوف جیسے تمام جذبات کو ایک شخص میں ڈال دیا جائے۔", "فلم اوپنہائمر 21 جولائی سے امریکہ میں ریلیز ہو رہی ہے", "برڈ اور شروین نے اوپنہائمر کو ایک ’انیگما‘ یعنی معمہ قرار دیا: ’وہ ایسے تھیوریٹیکل فزیسسٹ تھے جنھوں نے عظیم رہنما جیسی صلاحیتیں ظاہر کیں۔ فن کی تعریف کرنے والا شخص جس نے ابہام کو جنم دیا۔‘", "ان کے ایک دوست سائنسدان نے انھیں ’تخیل میں بہترین ہیر پھیر کرنے والا‘ کہا۔ ", "برڈ اور شروین کی کتاب اور اوپنہائمر کے کردار میں تضادات – جن کی وضاحت ان کے دوست اور مصنفین کرنے میں ناکام رہے – ان کے ابتدائی برسوں سے موجود تھے۔", "وہ سنہ 1904 میں نیو یارک شہر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین جرمنی سے آئے یہودی تارکین وطن تھے جو ٹیکسٹائل کی تجارت سے امیر ہوئے۔ وہ اپر ویسٹ سائیڈ کے ایک بڑے گھر میں رہتے تھے جس کی دیواروں پر یورپی فن پارے سجائے گئے تھے اور جہاں تین ملازمائیں اور ایک ڈرائیور تھا۔ ", "پُرتعیش پرورش کے باوجود اوپنہائمر کے دوستوں کے مطابق وہ بگڑے ہوئے نہیں بلکہ عاجز تھے۔ ان کے سکول کی دوست جین دیدیشم یاد کرتے ہیں کہ وہ ’آسانی سے شرما جاتے تھے‘ اور ’بہت شرمیلے تھے۔۔۔ مگر وہ بہت ذہین تھے اور انھیں سب تسلیم کرتے تھے۔ وہ اپنے ساتھیوں سے مختلف اور بہتر تھے۔‘", "نو سال کی عمر میں وہ یونانی اور لاطینی فلسفہ پڑھنے لگے اور معدنیات میں ان کی دلچسپی بڑھ گئی۔ وہ سینٹرل پارک میں پھرتے اور نیو یارک منرلوجیکل کلب کو خط لکھ کر بتاتے کہ انھوں نے کیا برآمد کیا۔ ان کے خط اتنے اچھے تھے کہ کلب کو لگا کہ وہ ایک بالغ مرد ہیں اور انھیں پریزنٹیشن دینے کے لیے مدعو کر لیا گیا۔ ", "برڈ اور شروین کے مطابق اوپنہائمر کے ذہانت نے انھیں تنہا کر دیا تھا۔ ایک دوست کے مطابق ’وہ غور و فکر میں اکیلے کام کرتے اور سوچتے رہتے تھے۔‘", "وہ صنفی توقعات پر پورا اترنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ نہ ہی انھیں کھیلوں میں حصہ لینے کی دلچسپی تھی۔ ان کے ایک کزن کے مطابق وہ بہادر بننے کے شوقین نہ تھے۔ ", "’دوسروں کے جیسا نہ ہونے پر انھیں چھیڑا جاتا تھا۔‘ مگر ان کے والدین کو یقین تھا کہ وہ بہت عقلمند ہیں۔ ", "اوپنہائمر کے مطابق ’والدین مجھ پر اعتماد کرتے تھے جس کے بدلے میں نے اپنے اندر ناخوشگوار انا پیدا کر لی۔‘", "ایک دوست نے ان کے بارے میں کہا ’یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ آپ کسی کتاب کے صفحے پلٹتے ہوئے کہیں ہاں، ہاں، مجھے پتا ہے۔‘", "وہ کیمسٹری پڑھنے ہارورڈ یونیورسٹی گئے جہاں ان کی کمزور شخصیت بے نقاب ہو گئی اور ان کی انا و حساسیت ان کے زیادہ کام نہ آئی۔ ", "سنہ 1923 میں لکھے ایک خط میں انھوں نے کہا تھا کہ ’میں بڑی محنت کرتا ہوں کہ کئی نوٹ، نظمیں، کہانیاں اور کباڑ لکھتا ہوں۔۔۔ میں تین الگ الگ لیبارٹریوں میں بدبو پھیلاتا ہوں۔۔۔ میں بھولے بھٹکوں کو چائے پلاتا ہوں اور ان سے بات کرتا ہوں۔ ہفتہ وار چھٹیوں پر میں کم درجے کی توانائی کو ہنسی مذاق اور تھکاوٹ میں تبدیل کرتا ہوں۔ ", "’یونانی ادب پڑھتا ہوں، لوگوں میں ایسے جملے بول کر شرمندگی جھیلتا ہوں، اپنے ڈیسک میں خطوط ڈھونڈتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ کاش میں مر گیا ہوتا۔‘", "خطوط سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیمبرج میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے دوران بھی یہ مسائل جاری رہے۔ ان کے استاد انھیں لیبارٹری میں کام کرنے کا کہتے جو کہ اوپنہائمر کی کمزوری تھی۔ انھوں نے 1925 میں لکھا کہ ’میرا وقت بہت بُرا گزر رہا ہے۔ لیب میں کام کرنا بوریت کا باعث بنتا ہے۔ میں اس میں اتنا بُرا ہوں کہ مجھے نہیں لگتا کچھ سیکھ سکتا ہوں۔‘", "اسی سال کے اواخر میں اوپنہائمر نے جان بوجھ کر لیبارٹری کے کیمیکلز لگا کر ایک زہریلا سیب اپنے استاد کے ڈیسک پر چھوڑ دیا۔ ان کے دوستوں نے سوچا کہ شاید انھوں نے ایسا حسد اور کمتری محسوس کرتے ہوئے کیا۔ ", "استاد نے وہ سیب نہیں کھایا مگر کیمبرج میں اوپنہائمر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں صرف اس شرط پر نکالا نہ گیا کہ وہ ایک ماہر نفسیات کے پاس جائیں گے۔ ماہر نفسیات نے ان میں سائیکوسس (ذہنی عارضہ جس میں حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے) کی شناخت کی مگر ساتھ ہی کہا کہ علاج سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔", "اس مرحلے کو یاد کرتے ہوئے اوپنہائمر نے بتایا تھا کہ انھوں نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران خودکشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ ", "اگلے سال پیرس کے دورے پر ان کے ایک دوست فرانسس فرگیوسن نے انھیں بتایا کہ انھوں نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ اوپنہائمر نے اس کے ردعمل میں ان کا گلا دبانے کی کوشش کی۔ فرگیوسن یاد کرتے ہیں کہ ’وہ پیچھے سے میرے اوپر کود گئے اور بیلٹ سے میرا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔۔۔ میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور وہ زمین پر گِر کر رونے لگے۔‘", "مگر نفسیاتی مسائل سے دوچار اوپنہائمر کی مدد ادب نے کی۔ برڈ اور شروین کے مطابق وہ فرانس میں ماسیل پروست کی کتاب پڑھنے لگے جس میں انھیں اپنے خیالات کی عکاسی ملی اور اس طرح وہ خود کو تسلیم کرنے لگے۔ ", "انھوں نے کتاب سے یہ یاد کر لیا: ’اپنے مظالم سے لاتعلقی ظلم کی خوفناک اور مستقل قسم ہے۔‘", "ظلم کے حوالے سے رویہ اوپنہائمر کی دلچسپیوں میں رہا اور اس نے دنیا میں ان کی شناخت پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔", "انھوں نے ایک دوست کو بتایا کہ ’میں ایسے شخص کی تعریف کروں گا جو بہت سی چیزوں میں قابل ہو مگر اس کے باوجود اس کے چہرے پر آنسوؤں کے داغ ہوں۔‘", "انگلینڈ واپس آمد پر ان کے جذبے بلند تھے اور وہ ’نیک دل ہونے کے ساتھ متحمل‘ محسوس کر رہے تھے۔ ", "سنہ 1926 میں ان کی ملاسات جرمنی میں انسٹیٹیوٹ آف تھیوریٹیکل فزکس کے ڈائریکٹر سے ہوئی وہ مان گئے تھے کہ اوپنہائمر اچھے تھیوریٹیکل فزیسسٹ ہیں لہذا انھیں وہاں پڑھنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ 1926 وہ سال تھا جس میں وہ ’فزکس کی دنیا میں آ گئے‘ اور یہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔", "وہ اس شعبے میں اہم تحقیق کرنے والی برادری سے جڑ گئے اور ایسے سائنسدانوں سے ملاقاتیں کرتے جو ان کے زندگی بھر کے دوست بنے۔ ان میں سے کئی لاس ایلومس میں ان کے ساتھ تھے۔ ", "امریکہ واپسی پر اوپنہائمر نے کچھ ماہ ہارورڈ میں گزارنے اور پھر کیلیفورنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے خطوط میں عاجزانہ لہجہ آنے لگا۔ انھوں نے چھوٹے بھائی کو لکھے خط میں رومانوی انداز اور فن کے بارے میں بات کی۔ ", "برکلی میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں انھوں نے تجربات کرنے والے سائنسدانوں کے ساتھ قریبی سے کام کیا اور کازمک ریز اور نیوکلیئر ڈس انٹیگریشن پر نتائج کا مطالعہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ واحد شخص تھے جو سمجھ سکتے تھے کہ یہ سب کس بارے میں ہے۔‘", "ان کے مطابق ان کا محکمہ اسی وقت وقت وجود میں آگیا جب وہ اپنی پسندیدہ تھیوری دوسروں کو سمجھاتے تھے۔ وہ خود کو ’مشکل‘ استاد سمجھتے تھے مگر اسی کردار کی بدولت اوپنہائمر میں وہ حوصلہ آیا جس کی انھیں پروجیکٹ وائے کے دوران ضرورت تھی۔ ایک ساتھی نے ان کے طلبہ کے بارے میں لکھا کہ ’وہ انھیں بہترین سمجھتے، ان کی حرکات کی نقل اتارتے۔ اوپنہائمر نے ان کی زندگیوں کو متاثر کیا۔‘", "1930 کی دہائی کے اوائل میں انھوں نے اپنے ادبی کیریئر کو مضبوط بنایا۔ اسی دوران انھوں نے ہندو مقدس کتب حاصل کیں اور سنسکرت سیکھی تاکہ وہ اصل بھگوت گیتا پڑھ سکیں۔ اسی کتاب سے انھوں نے ’اب میں موت ہوں‘ کا حوالہ دیا تھا۔ ", "یہ صرف ان کا ادبی شوق نہیں بلکہ مقدس حوالوں میں خود کے لیے سبق تلاش کرنے کا طریقہ تھا۔ ", "بھگوت گیتا میں اشرافیہ کے ایک خاندان کے دو بازوؤں کے درمیان جنگ نے اوپنہائمر کو وہ فلسفہ سمجھایا جس کا انھوں نے پراجیکٹ وائے سے جڑے اخلاقی تقاضوں کی صورت میں سامنا کیا۔ ", "انھیں یہ سبق ملا کہ نتائج سے قطع نظر اپنے کام اور قسمت پر غور کرنا چاہیے جبکہ نتائج کے خوف کی وجہ سے کسی اقدام کو روکا نہیں جاسکتا۔ ", "1932 میں اپنے بھائی کو لکھے ایک خط میں انھوں نے بھگوت گیتا کا حوالہ دیا اور پھر جنگ کی مثال دے کر بتایا کہ اس فلسفے کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔", "1930 کی دہائی کے وسط میں انھیں ماہر نفسیات ڈاکٹر جیٹ ٹاٹلاک سے محبت ہوگئی۔ برڈ اور شروین کے مطابق جین کے کردار میں بھی اوپنہائمر جیسی پیچیدگی تھی۔ اوپنہائمر نے انھیں شادی کی پیشکش کی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔ مگر جین نے انھیں انتہا پسندی کی سیاست اور جان ڈون کی شاعری متعارف کرائی۔ ", "اوپنہائمر نے بیالوجسٹ کیتھرین ’کیٹی‘ ہیریسن سے 1940 میں شادی کی۔ کیٹی بھی پراجیکٹ وائے میں ان کے ساتھ تھیں جہاں وہ تابکاری کے خطرات پر تحقیق کر رہی تھیں۔ ", "1939 میں سائنسدان سیاستدانوں سے زیادہ جوہری خطرے کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے۔ البرٹ آئنسٹائن نے امریکی حکومت کے سینیئر رہنماؤں کو خط بھی لکھا۔ ", "اس کا ردعمل سست تھا مگر سائنسدانوں کے حلقوں میں تشویش بڑھتی رہی جس کے بعد صدر نے اقدام اٹھایا۔ ", "ستمبر 1942 میں جزوی طور پر اوپنہائمر کی ٹیم کی بدولت یہ واضح ہوگیا کہ ایٹم بم بنانا ممکن تھا اور اسے بنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ شروع ہوگیا۔ ", "برڈ اور شروین کے مطابق جب اوپنہائمر کو معلوم پڑا کہ وہ اس منصوبے کے سربراہ ہوں گے تو انھوں نے تیاریاں شروع کر دیں۔ انھوں نے اس وقت ایک دوست سے کہا ’میں ہر اس شخص سے رابطہ ختم کر رہا ہوں جو کمیونسٹ ہے۔ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو حکومت کو میرے ساتھ کام کرنے میں مشکلات ہوں گی۔ میں قوم کے لیے اپنے عزائم میں کسی چیز کو مداخلت نہیں کرنے دوں گا۔‘", "آئنسٹائن نے بعد ازاں کہا کہ ’اوپنہائمر کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ جس چیز سے محبت کرتے ہیں، وہ ان سے پلٹ کر محبت نہیں کرتی – امریکی حکومت۔‘", "اوپنہائمر کو اس منصوبے کے لیے بھرتی کرنے میں ان کی محبت الوطنی اور خواہش نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مینہیٹن انجینیئر ڈسٹرکٹ کے فوجی رہنما جنرل لیزلی گرووز ایٹم بم منصوبے کے لیے سربراہ سائنسدان کو ڈھونڈنے کے ذمہ دار تھے۔ ", "ان پر ’ریسنگ فار دی بومب‘ نامی 2002 کی کتاب کے مطابق گرووز نے تجویز دی کہ اوپنہائمر کو اس منصوبے کا سربراہ ہونا چاہیے مگر انھیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ", "اوپنہائمر کا ’انتہائی آزاد خیال پس منظر‘ ایک تشویش تھی۔ گرووز نے سائنس کی دنیا میں ان کے علم کی قدر جانی مگر وہ ان کی ایٹم بم کے حوالے سے اس پُرزور خواہش سے پریشان تھے۔", "مینہیٹن پراجیکٹ کے چیف آف سکیورٹی نے نوٹ کیا کہ ’مجھے یقین ہوگیا کہ وہ نہ صرف وفادار ہیں بلکہ وہ اس منصوبے کی کامیابی اور سائنس کی تاریخ میں اپنی جگہ کے بیج کسی رکاوٹ کو نہیں آنے دیں گے۔‘", "’دی میکنگ آف دی اٹامک بومب‘ نامی 1988 کی کتاب میں اوپنہائمر کے دوست ازیڈور رابی کہتے ہیں کہ اوپنہائمر سمجھتے ہیں کہ وہ اس کام کے لیے غیر متوقع شخص تھے۔ ’یہ جنرل گرووز کی ذہانت کی مثال تھی۔‘", "لاس ایلموس میں بھی اوپنہائمر نے اپنی شخصیت کے تضادات کا خوب مظاہرہ کیا۔ 1979 کی سوانح عمری میں اوٹو فریش بتاتے ہیں کہ اوپنہائمر نے نہ صرف سائنسدان بھرتی کیے مگر ’ہینٹر، فلسفی اور ایسے لوگ بھی بھرتی کیے جہاں ان کی جگہ نہیں بنتی تھی۔ انھوں نے سوچا کہ ان لوگوں کے بغیر مہذب برداری نہیں بن سکتی۔‘", "جنگ کے بعد اوپنہائمر کا رویہ بدل گیا۔ انھوں نے جوہری ہتھیاروں کو ’جارحیت، دہشت اور حیرت‘ کی علامتیں کہا۔ ان کے مطابق ہتھیاروں کی صنعت ’شیطان کا کام‘ ہے۔ ", "اکتوبر 1945 کی ایک میٹنگ کے دوران انھوں نے صدر ٹرومین سے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میرے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔‘ صدر نے بعد میں بتایا کہ جواباً انھوں نے اوپنہائمر سے کہا تھا کہ ’میرے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، مجھے اس کی فکر کرنے دیں۔‘", "یہ تبادلہ خیال ویسا ہی ہے جیسا بھگوت گیتا میں ہوتا ہے جب شہزادہ ارجن لڑنے سے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کی موت کے ذمہ دار ہیں لیکن کرشنا اس کا الزام اپنے سر لیتا ہے۔", "بم کی تیاری کے دوران اوپنہائمر اپنے ساتھیوں کو یہی جواز پیش کرتے تھے جب اخلاقی تقاضوں پر ان کی بحث ہوتی تھی۔ وہ انھیں کہتے تھے کہ بطور سائنسدان ہم ان فیصلوں کے ذمہ دار نہیں کہ ہتھیار کیسے استعمال کیا جائے گا، ہم تو صرف اپنا کام کر رہے ہیں۔ یعنی ہمارے نہیں بلکہ سیاستدانوں کے ہاتھ خون سے رنگیں گے۔ ", "تاہم بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جب یہ کام ہوگیا تو اوپنہائمر کا اپنے مؤقف پر اعتماد لڑکھڑا گیا۔ برڈ اور شروین کے مطابق جنگ کے بعد اٹامک انرجی کمیشن میں تعیناتی کے دوران وہ مزید ہتھیار بنانے کی مخالفت کرتے تھے، خاص کر ہائیڈروجن بم جسے انھیں کی خدمات کی بدولت اب بنانا ممکن تھا۔ ", "1954 میں امریکی حکومت نے اوپنہائمر کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور ان کا سکیورٹی کلیئرنس ختم کر دیا جس کے بعد وہ پالیسی کے فیصلوں میں ملوث نہیں ہوسکتے تھے۔ ادبی برادری نے ان کا دفاع کیا۔ ", "1955 میں فلسفی برٹرنڈ رسل نے لکھا کہ ’تحقیقات سے واضح کیا کہ غلطی ہوئی ہے اور سکیورٹی کے نقطہ نظر سے یہ ایک بڑی غلطی ہے۔ مگر یہاں وفاداری توڑنے کے شواہد نہیں اور اسے غداری نہیں کہا جاسکتا۔۔۔ سائنسدانوں کو افسوسناک المیے کا سامنا تھا۔‘", "1963 میں امریکی حکومت نے انھیں انریکو فرمی ایوارڈ سے نواز کر سیاسی طور پر بحال کر دیا۔ سنہ 2022 میں ان کی موت کے 55 سال بعد امریکی حکومت نے ان کی سکیورٹی کلیئرنس ختم کرنے کے فیصلے کو واپس لیا اور اس سے واضح ہوا کہ اوپنہائمر ہمیشہ اس کے وفادار رہے تھے۔", "اوپنہائمر کو اپنی زندگی کی آخری دہائیوں کے دوران ایٹم بم بنانے کی تکنیکی کامیابی پر فخر تھا مگر اس کے اثرات پر دکھ بھی۔ انھیں بارہا کہا کہ بم کا بننا ناگزیر تھا۔", "زندگی کے آخری 20 سال وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹڈیز کے ڈائریکٹر رہے اور اس دوران وہ آئنسٹائن اور دیگر سائنسدانوں کے ساتھ کام کرتے تھے۔", "برڈ اور شروین کے مطابق لاس ایلموس پر بھی وہ اس بات کی وکالت کرتے تھے کہ سائنس کو انسانی فکر کی ضرورت ہے تاکہ اس کے اثرات کو بہتر انداز میں سمجھا جائے۔ اسی لیے انھوں نے غیر سائنسی عملہ جیسے فلسفی، ماہر نفسیات اور شاعر بھرتے کیے تھے۔", "بعد میں انھیں اٹامک انرجی یا جوہری توانائی میں یہ مسئلہ نظر آیا کہ یہ اپنے وقت کے اقدار کو پس پشت میں ڈال دیتی ہے۔ صدر ٹرومین کے لفظوں میں ’یہ نئی قوت اتنی انقلابی ہے کہ یہ پرانے خیالات کو مدنظر نہیں رکھتی۔‘", "1965 میں انھوں نے ایک تقریر میں کہا کہ ’میں اپنے وقتوں کے عظیم لوگوں سے سنا ہے کہ جب انھیں کوئی حیران کن چیز ملتی تھی تو انھوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ اچھی ہے کیونکہ وہ اس سے ڈرتے بھی تھے۔‘", "رسل نے اوپنہائمر کے بارے میں لکھا ہے کہ ان میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ چیزوں کو سادہ انداز میں دیکھ سکیں۔ ’یہ پیچیدہ اور نازک ذہن میں یہ صلاحیت نہ ہونا حیران کن نہیں۔‘", "جب ہم اوپنہائمر کی شخصیت میں تضادات کی بات کرتے ہیں تو شاید یہی چیز تھی جس نے انھیں بم بنانے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد کی۔ تحقیق میں مہارت کے علاوہ اوپنہائمر میں بم بنانے کی پُرزور خواہش تھی اور صرف وہی یہ تصور کرسکتے تھے کہ وہ اسے ممکن بنانے والے سائنسدان ہوں گے۔", "وہ کم عمری سے سگریٹ نوشی میں مبتلا رہے اور اس کی وجہ سے کئی بیماریوں کا شکار ہوئے۔ 1967 میں ان کی موت 62 سال کی عمر میں گلے کے کینسر سے ہوئی۔", "موت سے دو سال قبل انھوں نے سائنس اور شاعری میں یہ فرق بیان کیا: ’سائنس وہ شعبہ ہے جس میں غلطی کر کے سیکھا جاتا ہے کہ دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cjld1n34pg2o", "summary": "گذشتہ چھ ماہ چین کی معیشت کے لیے بری خبریں لے کر آئے ہیں: چین کو سست ترقی، نوجوانوں میں بے روزگاری کی ریکارڈ سطح، کم غیر ملکی سرمایہ کاری، کمزور برآمدات اور کرنسی، اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کے بحران کا سامنا ہے۔", "id": "cjld1n34pg2o", "article": ["اگرچہ یہ امکان بہت کم ہے کہ معیشت تباہ ہو جائے یا کوئی بڑا عمل اسے غیر مستحکم کرے، لیکن یہ ضرور ہے کہ چین کو اس وقت چند بڑے پیمانے کے معاشی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے", "گذشتہ چھ ماہ چین کی معیشت کے لیے بری خبریں لے کر آئے ہیں: چین کو سست ترقی، نوجوانوں میں بے روزگاری کی ریکارڈ سطح، کم غیر ملکی سرمایہ کاری، کمزور برآمدات اور کرنسی، اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کے بحران کا سامنا ہے۔", "امریکی صدر جو بائیڈن نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی غیر یقینی صورت حال کو ’ٹکنگ ٹائم بم‘ یا ایک ایسے بم سے تشبیہ دی ہے کہ جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔", "تاہم چین کے صدر شی جن پنگ نے ملکی معیشت سے متعلق امریکی صدر کے بیان کا جواب یہ کہہ کر دیا کہ ’چین کی معشیت ’مضبوط، ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کی زبردست صلاحیت رکھنے والی اور پر جوش انداز میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘", "تو اب ان دو بڑے رہنماؤں میں کون صحیح ہے، صدر بائیڈن یا صدر شی؟ یہاں بھی معاملہ وہی ہے جو اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اس سوال کا جواب شاید ہوا میں ہی کہیں ہو۔", "اگرچہ یہ امکان بہت کم ہے کہ معیشت تباہ ہو جائے یا کوئی بڑا عمل اسے غیر مستحکم کرے، لیکن یہ ضرور ہے کہ چین کو اس وقت چند بڑے پیمانے کے معاشی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔", "چین کے معاشی مسائل کا مرکز اس کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک، ریئل اسٹیٹ چینی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا کیونکہ یہ مُلک کی کل دولت کا ایک تہائی حصہ تھا۔", "سنگاپور میں بزنس سکول ’انسیڈ‘ (INSEAD) سے تعلق رکھنے والے معاشی ماہر پروفیسر انتونیو فاتاس کہتے ہیں، کہ ’یہ بات بالکل بے معنی ہے، جس کا کوئی جواز ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘", "دو دہائیوں تک، اس شعبے میں تیزی آئی جب اس میں نجکاری کے عمل کو پروان چڑھایا گیا۔ لیکن 2020 کا وہ وقت جب کورونا کی وبا نے دُنیا بھر کو ہی متاثر کیا اور چین میں بھی رئیل سٹیٹ انڈسٹری سُکڑنا شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے یہ شعبہ شاید دوبارہ اب تک سنبھل ہی نہیں پایا۔", "چینی حکومت، امریکی طرز کے سنہ 2008 کے معاشی بحران سے خوفزدہ دکھائی دی، جس کے بعد ایک حد مقرر کر دی گئی کہ ڈویلپر کتنا قرض لے سکتے ہیں۔ جلد ہی ان پر اربوں کا وہ قرض چڑھ گیا جسے وہ اُتارنے میں ناکام رہے۔", "مکانات کی مانگ میں شدید کمی آئی اور پراپرٹی کی قیمتیں بھی تنزلی کا شکار ہوئیں، اُس مُشکل وقت اور کورونا کی پابندیوں سے چینی لوگوں کو نکلنے اور سنبھلے میں تین سال کا عرصہ لگا۔", "ایلیسیا گارسیا-ہیریرو، ویلتھ مینجمنٹ فرم نیٹیکسس کی چیف ایشیا اکانومسٹ کے مطابق ’چین میں، پراپرٹی آپ کے لیے بچت کا بہترین ذریعہ ہے،‘ ", "اُن کا کہنا ہے کہ ’حال ہی میں، یہ آپ کے پیسے کو غیر یقینی کی صورت حال سے دو چار سٹاک مارکیٹ یا کم شرح سود والے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنے سے بہتر عمل ہے۔‘", "اس کا مطلب یہ ہے کہ مغربی ممالک کے برعکس، وبائی امراض کے بعد اخراجات میں کوئی تیزی یا کسی بھی بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں ہے۔", "گارسیا ہیریرو نے کہا کہ ’یہ خیال تھا کہ چینی لوگ کورونا وبا کے بعد اپنے پیسے کے استعمال یا خرچ میں بہت آگے نکل جائیں گے۔‘ ", "اُن کے مطابق ’وہ (چینی لوگ) دُنیا گھمنے جائیں گے، وہ پیرس جائیں گے، اور ایفل ٹاور بھی دیکھیں گے، لیکن درحقیقت وہ یہ جانتے تھے کہ ملکی معیشت اور وہاں اشیا کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ اُن پر بوجھ ثابت ہو سکتا ہے اس لیے انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے پاس جو نقد رقم ہے، اسے وہ آنے والے مُشکل وقت کے لیے بچا رکھیں گے۔‘", "بعض اقتصادی ماہرین کے مطابق پراپرٹی کی موجودہ صورت حال اور حالات سے نکلنے میں برسوں لگیں گے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "چین کے معاشی اقدامات اور اس کے کام کرنے کے انداز میں موجود مسائل کی ایک جھلک پراپرٹی سیکٹر میں بھی بڑے واضع انداز میں دکھائی دیتی ہے۔", "گذشتہ 30 سالوں میں ملک کی حیران کن انداز میں ترقی ہوئی اور اس نے معیشت کو سنبھالا دیا، سڑکوں، رابطہ پلوں اور ریلوے لائن سے لے کر فیکٹریوں، ہوائی اڈوں اور مکانات تک ہر چیز میں یہ عنصر نظر آیا۔", "تاہم، کچھ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نقطہ نظر علامتی اور لفظی طور پر ہی نظر آ رہا ہے۔", "چین کی عمارت سازی کی ایک اور عجیب مثال میانمار کی سرحد کے قریب صوبہ یونان میں دیکھی جا سکتی ہے۔ جہاں حکام نے حیران کُن طور پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ لاکھوں ڈالر کی مدد سے ایک قرنطینہ سینٹر بنانے جا رہے ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو رکھا جا سکے گا۔", "اہم بات یہ ہے کہ چین پیسے کے ضیاع کو روکنے کے لیے کُچھ اور بھی کر سکتا ہے۔ ملک کو اپنے لوگوں کے لیے خوشحالی پیدا کرنے کا کوئی اور راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔", "پروفیسر فاتاس کا کہنا ہے کہ ’ہم ایک اہم مقام پر ہیں‘، اُن کے مطابق ’پرانا ماڈل کام نہیں کر پا رہا، لیکن سوچ کے محور کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کو سنجیدہ سے تنظیمی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔‘", "مثال کے طور پر، پروفیسر فاتاس دلیل دیتے ہیں کہ ’اگر چین چاہتا ہے کہ کوئی مالیاتی شعبہ اپنی معیشت کو تیز کرے اور امریکہ یا یورپ کا مقابلہ کرے، تو حکومت کو سب سے پہلے ضابطے کو کافی حد تک ڈھیل دینے کی ضرورت پڑے گی۔‘", "لیکن حقیقت میں اس کے برعکس ہوا ہے۔ چینی حکومت نے فنانس سیکٹر پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، ’مغربی‘ بینکرز پر دباؤ بڑھایا اور علی بابا جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔", "اس کی ایک جھلک تو ہمیں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی صورت میں دکھائی دیتی ہے۔ پورے چین میں، لاکھوں پڑھے لکھے گریجویٹس شہری علاقوں میں وائٹ کالر نوکریاں تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔", "جولائی میں، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 16 سے 25 سال کی عمر کے درمیان ملازمت کے متلاشیوں کی شرح 21.3 فیصد ہے۔ تاہم اس کے بعد سے حکام نے اعلان کیا کہ وہ اس بارے میں اعداد و شمار شائع کرنا بند کر دیں گے۔", "پروفیسر فاتاس کے مطابق ’یہ مرکزی معیشت کے نظام میں اُس سختی کو ظاہر کرتا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اب تک نوجوانوں کی موجودگی کے باوجود انھیں نظام کا حصہ نہیں بنایا جا سکا ہے یا اس عمل میں مُشکلات کا سامنا ہے۔‘", "معاشی سمت کی تبدیلی کے لیے سیاسی نظریے کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی حال ہی میں سخت گرفت اور صدر شی کی سی سی پی پر توجہ کو دیکھتے ہوئے، ایسا لگتا نہیں ہے۔ قیادت دلیل دے سکتی ہے مگر یہ ضروری بھی نہیں ہے۔", "ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے چین اپنی کامیابی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ ترقی کی موجودہ شرح کا اگر گذشتہ سالوں سے موازنہ کیا جائے تو اسے ’سست‘ کہا جا سکتا ہے کیونکہ گذشتہ برسوں میں چین میں ترقی کی شرح حیران کن حد تک تیز رہی۔", "سنہ 1989 کے بعد سے، چین کی اوسط شرح نمو تقریباً نو فیصد سالانہ رہی ہے۔ تاہم سنہ 2023 میں یہ اعداد و شمار تقریباً 4.5 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔", "یہ ایک بڑی گراوٹ ہے، لیکن پھر بھی امریکہ، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک کی معیشتوں سے بہت زیادہ ہے۔ کچھ لوگوں نے دلیل دی ہے کہ یہ چین کی قیادت کے لیے بالکل ٹھیک ہے۔", "مغربی معیشتیں لوگوں کے اخراجات سے چلتی ہیں، لیکن بیجنگ اس ماڈل سے محتاط ہے۔ اسے نہ صرف فضول سمجھا جاتا ہے بلکہ یہ انفرادیت پسند بھی ہے۔", "صارفین کو نیا ٹی وی خریدنے، سٹریمنگ سروسز کو سبسکرائب کرنے یا چھٹیوں پر جانے کے لیے با اختیار بنانا معیشت کو متحرک کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے، لیکن یہ چین کی قومی سلامتی یا امریکہ کے ساتھ اس کے مقابلے کے لیے ناکافی ہے۔", "بنیادی طور پر صدر شی ترقی چاہتے ہیں اور سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت اور گرین ٹیکنالوجی جیسی جدید صنعتوں میں حالیہ تیزی کے پیچھے یہ عوامل ہوسکتے ہیں، یہ سب چین کو عالمی سطح پر مسابقتی رکھتے ہیں اور اسے دوسروں پر کم انحصار کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔", "یہ نظریہ گرتی ہوئی معیشت پر حکومت کے محدود ردعمل کی وضاحت بھی کر سکتا ہے۔ چین میں غیر ملکی سرمایہ کار پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت جلد ایکشن لے لیکن حکام طویل کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔", "وہ جانتے ہیں کہ کاغذات کی حد تک، چین میں اب بھی زیادہ ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ یہ ایک اقتصادی پاور ہاؤس ہو سکتا ہے، لیکن اوسط سالانہ آمدنی اب بھی صرف $12,850 ہے۔ تقریباً 40 فیصد لوگ اب بھی دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔", "شی جن پنگ نے اس سال کے شروع میں ملک کے رہنما کی حیثیت سے تیسری مدت کے لیے منصب سنبھالا۔", "زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ ٹھیک ہے جب معیشت اچھی طرح چل رہی ہو۔ لیکن جیسا کہ چین تین سال کے کورونا کے وبا کے دور سے نکلنے کی کوشش میں ہے، بہت سے لوگوں کو نوکری تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔", "یہ ہمیں صدر بائیڈن کے ’ٹکنگ ٹائم بم‘ کی وضاحت پر واپس لے جاتا ہے، جو شہری بدامنی یا اس سے بھی زیادہ سنجیدگی سے معاشرے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں کسی قسم کی خطرناک خارجہ پالیسی بھی تجویز دی جا سکتی ہے۔ ", "اگرچہ، اس وقت یہ قیاس آرائیاں ہیں۔ چین ماضی میں جتنے بھی بحرانوں سے نکلا ہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی قیادت کو اب ایک منفرد چیلنج کا سامنا ہے۔", "پروفیسر فاتاس کہتے ہیں کہ ’کیا وہ موجودہ صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں؟ یقیناً، وہ فکر مند ہیں‘ کیونکہ وہ اس پر نظر رکھتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’کیا وہ (صدر شی) سمجھتے ہیں کہ اب اس صورت میں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟‘ ", "وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے یقین نہیں ہے لیکن میرا اندازہ ہے کہ وہ کچھ ایسی چیزیں کھو رہے ہیں جو چین کے مستقبل کے لیے بنیادی اور نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-62061147", "summary": "ایک اہم سروے کے مطابق مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ میں بسنے والے عرب شہریوں کا ملک میں معاشی استحکام کے لیے جمہوری نظامِ حکومت سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔", "id": "e0e15da9-f921-45cb-9fa9-b784c2cdcc81", "article": ["ایک اہم سروے کے مطابق مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ میں بسنے والے عرب شہریوں کا اپنے ملکوں میں معاشی استحکام کے لیے جمہوری نظامِ حکومت سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ ", "عرب بیرومیٹر نیٹ ورک کی طرف سے بی بی سی نیوز عربی کے لیے نو ممالک اور فلسطینی علاقوں میں تقریباً 23,000 لوگوں سے انٹرویو کیے گئے ہیں۔ ان افراد میں سے بیشتر نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ جمہوری نظام حکومت میں ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے۔ ", "یہ نتائج عرب ممالک میں نام نہاد ’عرب سپرنگ‘ کے نام سے شروع ہونے والے مظاہروں کے صرف ایک دہائی کے بعد سامنے آئے ہیں جب وہاں جمہوری تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔", "مظاہروں کے دو سال سے بھی کم عرصے کے بعد، ان ممالک میں سے صرف ایک ملک تیونس میں جمہوری نظام قائم رہا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے آئین کا مسودہ منظور ہونے کی صورت میں ملک میں واپس آمریت آ سکتی ہے۔", "پرنسٹن یونیورسٹی میں قائم ایک تحقیقی نیٹ ورک عرب بیرومیٹر کے ڈائریکٹر مائیکل رابنز جنھوں نے 2021 کے آخر سے 2022 کے موسم بہار کے درمیان یہ سروے کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی یونیورسٹیوں اور پولنگ اداروں کے ساتھ کام کیا، کہتے ہیں کہ سنہ 2018 -19 میں کیے جانے والے سروے کے بعد سے علاقائی سطح پر جمہوریت سے متعلق نظریات میں تبدیلی آئی ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ 'یہاں یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ جمہوری نظام حکومت اچھا طرز حکومت نہیں ہے اور یہ سب کچھ ٹھیک نہیں کر سکتا ہے۔'", "وہ کہتے ہیں کہ 'ہم اس خطے میں جو ایک چیز دیکھ رہے ہیں کہ لوگ بھوکے ہیں، ان کے پاس خوراک نہیں ہے، انھیں روٹی چاہیے اور وہ اپنے اپنے ممالک میں حکومتی نظام سے پریشان ہیں۔‘", "اس سروے میں شامل بیشتر ممالک میں، اوسطاً نصف سے زیادہ جواب دہندگان اس بیان سے متفق ہیں کہ جمہوری نظام میں معیشت کمزور ہوتی ہے۔", "سروے کیے گئے ہر ملک میں، آدھے سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے متفق یا شدید متفق ہیں کہ انھیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ نظام حکومت کیا ہے مگر انھیں حکومتی پالیسیوں کی افادیت پر زیادہ فکرمند ہیں۔ ", "ای آئی یو ڈیموکریسی انڈیکس کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ انڈیکس میں شامل تمام خطوں میں سب سے نچلے درجے پر ہیں۔ اسرائیل کو 'خامیوں سے بھرپور جمہوریت'، تیونس اور مراکش کو 'ہائبرڈ حکومتوں' کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے، جبکہ باقی کے خطے کو 'آمرانہ نظام حکومت' قرار دیا جاتا ہے۔ ", "سات ممالک اور فلسطینی ریاستوں میں عرب بیرو میٹر کے سروے میں آدھے سے زیادہ جواب دہندگان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 'ان کے ملک کو ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو کام کرنے کے لیے 'قوانین میں تبدیلی' کر سکے۔' ", "صرف مراکش وہ واحد ملک تھا جہاں آدھےسے کچھ کم افراد نے اس بات سے اتفاق کیا۔ ", "تاہم فلسطینی ریاستوں، اردن اور سوڈان میں ایسے افراد کی قابل ذکر تعداد تھی جنھوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔ ", "تیونس میں کیے گئے سروے میں دس میں سے آٹھ افراد نے اس سوال سے اتفاق کیا، جبکہ دس میں سے نو افراد نے صدر سعید کی جانب سے جولائی 2021 میں حکومت ختم کرنے اور پارلیمان کو معطل کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ ", "اگرچہ صدر سعید کے اس فیصلے کو ان کے مخالفین نے حکومتی تختہ الٹنا قرار دیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کرپٹ سیاسی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے یہ ضروری تھا۔", "تیونس وہ وہاں ملک ہے جو ’عرب سپرنگ‘ کے مظاہروں کے بعد سے جمہوری نظام حکومت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ وہ صدر سعید کی قیادت میں دوبارہ آمرانہ نظام حکومت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ای آئی یو ڈیموکریسی انڈیکس 2021 کی درجہ بندی میں وہ 21 پوائنٹ نیچے چلا گیا تھا اور اسے 'خامیوں سے بھرپور جمہوریت' کی بجائے 'ہائبرڈ حکومت' کے طور پر شمار کیا گیا ہے۔ ", "تیونس میں یہ سروے اکتوبر اور نومبر 2021 کے درمیان کیا گیا تھا۔ تب سے ملک میں صدر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، کیونکہ انھوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے، انتخابی کمیشن کا کنٹرول سنبھال کر اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، اور ایک نئے آئین کے تحت ریفرنڈم کے انعقاد پر زور دیا ہے۔ جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے اختیارات میں اضافہ ہوگا۔", "جبکہ اس دوران ملک کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے۔ ", "پرنسٹن سکول آف پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کے ڈین اور عرب بیرومیٹر کے شریک بانی امانے جمال کہتے ہیں کہ 'بدقسمتی سے اب تیونس آمرانہ نظام حکومت کی جانب واپس جا رہا ہے یا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جمہوری پسپائی کا شکار ہے، یہ آج پوری دنیا میں ایک رحجان ہے۔'", "ان کا مزید کہنا ہے کہ 'میرے خیال میں اس کی بنیادی وجہ آمریت یا آمرانہ سیاسی ثقافت سے وابستگی نہیں ہے، اب وہاں واقعی یہ سمجھا جاتا ہےکہ تیونس میں جمہوریت معاشی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔‘", "ان سات ممالک اور فلسطینی ریاستوں میں کووڈ کی وبا، کرپشن اور عدم استحکام سے قبل ملکی معاشی صورتحال کو سب سے اہم چیلنج کے طور پر سمجھا جاتا تھا۔ ", "ان ممالک میں سے صرف دو ممالک میں معاشی صورتحال کو سب سے اہم نہیں سمجھا جاتا، ان میں سے ایک عراق ہے جہاں لوگوں کی نظر میں سب سے زیادہ بڑا مسئلہ کرپشن ہے جبکہ دوسرا ملک جنگ زدہ لبیا ہے جہاں لوگوں کے نزدیگ سب سے بڑا مسئلہ عدم استحکام ہے۔ ", "جن بھی ممالک میں سروے کیا گیا وہاں کم از کم تین میں سے ایک شخص نے اس بات سے اتفاق کیا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران، ان کے پاس خوراک ختم ہونے سے پہلے ہی مزید خریدنے کے لیے کافی رقم موجود تھی۔ ", "دو وقت کی خوراک کا انتظام کرنے کی مشکل کو سب سے زیادہ مصر اور موریطانیہ کے شہریوں نے محسوس کیا۔ جہاں تین میں سے دو افراد نے کہا کہ ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔", "اس سروے کا زیادہ تر حصہ فروری میں روس کے یوکرین پر حملے سے پہلے کیا گیا تھا، جبکہ اس حملے کے بعد سے پورے خطے میں خوراک سے متعلق عدم تحفظ مزید بڑھ گیا ہے۔ خاص طور پر مصر، لیبیا اور تیونس میں جن کا زیادہ تر انحصار روسی اور یوکرین کی برآمد کردہ گندم پر ہے۔", "اس سروے کے جواب دہندگان جنھوں نے یہ کہا کہ خوراک ختم ہو جانے کے بعد وہ مزید خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں جمہورت کے کم حامی تھے۔ ان میں سے زیادہ تر سوڈان، مریطانیہ اور مراکش کے شہری تھے۔ ", "اس پورے خطے میں معاشی صورتحال تاریک اور سنگین ہے، تمام جواب دہندگان میں سے آدھے سے بھی کم اپنے ملک کی معاشی صورتحال کو اچھا بتانے کے لیے تیار ہیں۔", "اس سروے میں لبنان کی درجہ بندی سب سے کم ہے۔ لبنانی شہریوں میں ایک فیصد سے بھی کم نے کہا کہ ان کے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اچھی ہے۔ عالمی بینک نے لبنان کے معاشی بحران کو 19سویں صدی کے وسط کے بعد سے دنیا کا سب سے شدید معاشی بحران قرار دیا ہے۔", "مجموعی طور پر زیادہ تر لوگوں کو یہ امید نہیں ہے کہ اگلے چند برسوں میں ان کے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔ تاہم کچھ امید ہے۔ چھ ممالک میں، سروے کیے گئے ایک تہائی سے زیادہ شہریوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دو سے تین برسوں میں صورت حال بہتر یا کسی حد تک بہتر ہو جائے گی۔", "تیونس کے حالیہ معاشی بحران کے باوجود یہاں کے جواب دہندگان اپنے مستقبل کے بارے میں سب سے زیادہ پر امید ہیں۔ ان میں سے 61 فیصد کا کہنا تھا کہ چند برسوں میں چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی یا کچھ حد تک بہتر ہوئی ہے۔ ", "عرب بیرومیٹر کے ڈاکٹر رابنز کہتے ہیں کہ مستقبل 'غیر یقینی ہے۔' ان ممالک کے شہری کسی متبادل سیاسی نظام کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسا کہ چین کا ماڈل۔ ایک آمرانہ، ایک سیاسی جماعت کا نظام۔ ان کا کہنا ہے کہ 'اس نظام نے گذشتہ 40 برسوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا ہے۔' ", "وہ مزید کہتے ہیں کہ 'لوگ اس طرح کی فوری اور تیز معاشی ترقی چاہتے ہیں۔' "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cz9elgn4jgpo", "summary": "اگرچہ اس وقت غزہ میں مکمل طور پر جنگ بندی دور دکھائی دیتی ہے تاہم کچھ تازہ پیشرفت کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں وقفے کا امکان موجود ہے۔ ", "id": "cz9elgn4jgpo", "article": ["اگرچہ اس وقت غزہ میں مکمل طور پر جنگ بندی دور دکھائی دیتی ہے تاہم کچھ تازہ پیشرفت کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں وقفے کا امکان موجود ہے۔ ", "اس معاہدے سے حماس کی عوام میں ساکھ متاثر ہو گی کیونکہ اس سے قبل حماس نے مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا تھا۔ ", "تاہم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ جو زیادہ وقت دوحہ میں ہی ہوتے ہیں، اس وقت ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ مصر کی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عباس کامل سے بات چیت کے لیے قاہرہ آئے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ جنگ میں وقفے کے لیے کتنی سنجیدگی پائی جاتی ہے۔ ", "گذشتہ ماہ قطر اور مصر نے غزہ میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے سر توڑ کوششیں کی تھیں۔ ", "اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ حماس سنہ 2007 سے غزہ کی پٹی پر حکومت کر رہی ہے۔ ", "اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ثالث ممالک کو جنگ میں وقفے کے لیے اپنا ایک پلان دیا ہے، جس کے مطابق 30 سے 40 یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ ان میں ترجیح زیادہ عمر کے افراد اور بیماروں کو دی جائے گی۔ ", "خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تبادلہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے کیا جا سکتا ہے جنھیں گذشتہ ڈیل میں رہا ہونے والی خواتین اور نوعمروں سے زیادہ سنگین جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا اور یہ کہ جنگ بندی ایک یا دو ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔", "اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے منگل کے روز سفارتکاروں کو بتایا کہ ان کا ملک انسانی بنیادوں پر دوسری بار جنگ میں وقفے کے لیے تیار ہے اور یہ کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنانے کے لیے غزہ میں مزید انسانی امداد بھیجنے پر تیار ہے۔", "خیال رہے کہ اس سے قبل حماس کی طرف سے سات اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو بین یامین نے بتایا کہ ’ان یرغمال بنائے جانے والوں کی واپسی ان کی ترجیح اول ہے۔‘ ", "انھوں نے تصدیق کی کہ نئے امن معاہدے کے سلسلے میں اسرائیل کی ایجنسی موساد کے سربراہ نے حالیہ دنوں دو بار یورپ کا دورہ کیا ہے۔ پیر کو پولینڈ میں انھوں نے اپنے امریکی ہم منصب یعنی سی آئی اے کے سربراہ اور قطر کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی ہے۔ ", "اس وقت اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا ہے جبکہ خان یونس میں اس وقت شدید زمینی جنگ کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ", "اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے گذشتہ رات یہ کہا تھا کہ فوجی دستے اس علاقے میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔ ", "اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں 300 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں جبالیہ کے مقام پر اسرائیلی فورسز نے اس کی ایک ایمبولینس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ", "اسرائیلی رہنماؤں کے خیال میں فوجی دباؤ کے ذریعے حماس کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکتا ہے۔ تاہم یرغمال بنائے جانے والے افراد کے اہل خانہ اسرائیل کی اس حکمت عملی سے متفق نہیں ہیں۔ اس بے چینی میں اس وقت اضافہ ہوا جب جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے ان میں سے تین یرغمالیوں کو خود گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ ", "ایک اندازے کے مطابق اس وقت حماس کی حراست میں یرغمال افراد کی تعداد 100 سے زائد بنتی ہے۔ حماس نے نومبر کے آخر میں 105 عام شہریوں کو رہا کیا ہے، جس میں زیادہ تر اسرائیلی خواتین اور بچے شامل تھے۔ ", "اس وقت غزہ میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ", "برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون ایک ’پائیدار جنگ بندی‘ کے لیے اس ہفتے مصر اور سوڈان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس جنگ بندی کے تحت انسانی امداد پہنچانے اور یرغمال بنائے جانے والے افراد کی رہائی بھی ممکن بنائی جا سکے گی۔", "برطانیہ کے دفتر خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے اپنے دوسرے دورے پر لارڈ کیمرون غزہ کو امداد بھیجنے سے متعلق کوششوں کو حتمی شکل دیں گے اور ’حماس کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ حملوں اور خطرات کا بھی سدباب‘ کرائیں گے۔", "اپنے دورے سے قبل ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیرضروری طور پر اس تنازعے کی طوالت کا قائل نہیں ہے۔ ان کے مطابق ’مگر یہ اہم ہے کہ یہ جنگ بندی پائیدار ہو۔‘ ", "سوڈان سے براہ راست پہلی بار 46 ٹرک 750 میٹرک ٹن خوراک لیے غزہ میں داخل ہوئے۔ اس سے قبل صرف مصر کے ذریعے ہی امداد غزہ تک پہنچانا ممکن تھا۔ ", "اس انسانی امداد کے قافلے کو غزہ میں داخل ہونے کے لیے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور سوڈان کی حشمت چیریٹی آرگنائزیشن نے اس کا اہتمام کیا ہے۔ یہ قافلہ اسرائیل کو غزہ سے ملانے والی کریم شالوم کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوا۔ ", "اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی کو فاقوں کا سامنا ہے لہٰذا فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور تمام سرحدیں فوری طور پر کھول دی جائیں۔", "اقوام متحدہ بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں سے 19 لاکھ افراد یا اپنے گھر سے محروم ہو گئے ہیں یا پھر وہ غزہ چھوڑ کر ہی چلے گئے ہیں۔ غزہ میں انسانی امداد نہ پہنچنے سے متعلق بھی تشویش بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت غزہ میں زندگی بالکل خطرے کے دھانے پر ہے یعنی اب وہاں موجود آبادی کا زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ ", "اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جلد سے جلد جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60813833", "summary": "پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن نامی کمپنی کے درمیان ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے پراجیکٹ ریکوڈک پر غیر ملکی کمپنی آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا ہے جسے ’ملکی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری‘ قرار دیا جا رہا ہے۔", "id": "8c747616-0534-4754-a29a-23a2650bdc62", "article": ["پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن نامی کمپنی کے درمیان ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے پراجیکٹ ریکوڈک پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔", "اتوار کو پاکستان کے وزیِر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈین کمپنی نے 11 ارب ڈالر کے جرمانے کی تلافی کے ساتھ ساتھ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔", "ان کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری سے بلوچستان میں ملازمتوں کے آٹھ ہزار مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے سے انکم فلو 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، اس سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹیکسوں کی مد میں بے پناہ ریونیو حاصل ہو گا۔", "وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق اس منصوبے میں کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کا حصہ 50 فیصد ہو گا جبکہ بلوچستان کی حکومت کو اس منصوبے کا 25 فیصد ملے گا اور 25 فیصد وفاق کے پاس جائے گا۔ جبکہ بیرک گولڈ کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں بھی کہا ہے کہ اس منصوبے کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ اور 50 فیصد پاکستانی حکومت کے پاس ہو گا، جس میں 25 فیصد حکومت بلوچستان اور 25 فیصد وفاق کو ملے گا۔ ", "بلوچستان کے ایران اور افغانستان سے متصل سرحدی ضلع چاغی میں ریکوڈک پراجیکٹ پر تنازع کے باعث گذشتہ کئی سال سے کام بند تھا۔", "اس تنازعے کے باعث غیر ملکی ٹھیتیان کاپر کمپنی نے ثالثی کے دو بین الاقوامی فورمز سے رجوع کیا تھا جن میں سے ایک نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور پاکستان پر جرمانہ عائد کیا تھا۔", "اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے مطابق حکومت بلوچستان کو مقدمہ بازی پر مجموعی طور پر سات ارب روپے سے زائد کے اخراجات اٹھانے پڑے۔", "سرکاری حکام کے مطابق حکومت نے ٹھیتیان کاپر کمپنی میں دونوں شیئر ہولڈرز سے مذاکرات کیے تھے جن میں سے کینیڈا کے ’بیرک گولڈ‘ نامی کمپنی نے منصوبے پر دوبارہ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔", "حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اس منصوبے سے بلوچستان کو مجموعی طور پر 33 فیصد مالی فوائد حاصل ہوں گے۔‘", "پاکستان کے وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قوم اور بلوچستان کے عوام کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کی ہے۔", "وزیراعظم نے کہا کہ ’دس سالہ قانونی جنگ اور مذاکرات کے بعد یہ کامیابی ملی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ تقریباً 11 ارب کے جرمانے کی تلافی ہوئی ہے اور بلوچستان میں 10 ارب کی سرمایہ کاری ہو گی، آٹھ ہزار نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔‘", "بیرک گولڈ کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں معاہدے کی مزید تفصیلات لکھی گئی ہیں۔ بیرک گولڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے تمام فریقین کو اس معاہدے تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اگر کام منصوبے کے مطابق چلتا رہا، تو منصوبے سے پیداوار پانچ سے چھ سالوں میں آنا شروع ہو جائے گی۔", "اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرک گولڈ اس منصوبے میں آپریٹر کا کردار ادا کرے گا اور اسے اس حوالے سے کان کنی کے لیے لیز دی گئی ہے اوردیگر لائسنس اور حقوق بھی دیے گئے ہیں۔ ", "اعلامیے کے مطابق اس منصوبے میں بعد میں جتنے بھی معاہدے کیے جائیں گے ان کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے علاوہ سپریم کورٹ کو شامل کیا جائے گا۔ ", "اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس معاہدے کے حوالے سے تمام شرائط کو پورا کیا گیا تو ہم اس سے متعلق جرمانے کی تلافی کریں گے۔", "حکومت بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کابینہ کے خصوصی اجلاس نے ریکوڈک منصوبے کے معاہدے کی منظوری دی۔", "اتوار کو سیکریٹری محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کی جانب سے کابینہ کو معاہدے کی تفصیلات سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو حاصل مالی فوائد سے آگاہ کیا گیا۔", "اعلامیے کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ ’معاہدے میں بلوچستان کے تمام ٹیکسوں، رائلٹی اور سی ایس آر کا تحفظ کیا گیا ہے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں علاقے کی ترقی کا خصوصی پیکج بھی شامل کروایا گیا ہے جبکہ منصوبے سے روزگا کے آٹھ ہزار مواقع دستیاب ہوں گے۔", "انھوں نے کہا کہ 'پراجیکٹ کمپنی ریکوڈک منصوبے پر آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔ منصوبے پر تمام صوبائی ٹیکس لاگو ہوں گے۔‘", "اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے ٹھوس موقف اپناتے ہوئے کوئی پیسہ خرچ کیے بغیر بلوچستان کے لیے 25 فیصد حصہ لینے میں کامیابی حاصل کی۔", "ان کا کہنا تھا کہ حکومت پوری طرح آگاہ ہے کہ ریکوڈک ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل ہے۔ اگر ہم نے کوئی کوتائی کی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔", "وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’ہم وزیراعظم ،آرمی چیف اور وفاقی وزیر خزانہ کے مشکور ہیں کہ جنھوں نے ہمارے موقف اور شرائط سے اتفاق کیا۔‘", "انھوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کی حتمی منظوری اور کام کے آغاز سے پاکستان اور بلوچستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد مستحکم ہو گا اور وہ بلوچستان کی جانب راغب ہوں گے۔", "ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کے نوجوانوں کو ہمیشہ سے احساس محرومی کے نعرے پر اکسایا جاتا تھا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوامی خواہشات کے مطابق ایک قابل عمل معاہدے کو یقینی بنایا۔‘", "انھوں نے کہا کہ تنازعے کے شکار اس منصوبے کو دوبارہ سے صحیح سمت میں ڈالنے والے تمام ادارے قابل ستائش ہیں اور ہم بین الاقوامی سطح پر یہ تاثر پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ بلوچستان میں ایک ذمہ دار حکومت ہے جو بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے سامنے کھول رہی ہے۔", "ریکوڈک بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق ریکوڈک کا شمار پاکستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے جبکہ دنیا کے چند بڑے ذخائر میں ہوتا ہے۔", "ریکوڈک کے قریب ہی سیندک واقع ہے جہاں ایک چینی کمپنی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تانبے اور سونے کے ذخائر پر کام کر رہی ہے۔ تانبے اور سونے کے دیگر ذخائر کے ساتھ ساتھ چاغی میں بڑی تعداد میں دیگر معدنیات کی دریافت کے باعث ماہرین ارضیات چاغی کو معدنیات کا ’شو کیس‘ کہتے ہیں۔", "بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع معدنیات کے ذخائر کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دنیا میں وہ کاپر اور سونے کی سب سے بڑی کانوں میں سے ایک ہیں جن پر آج تک مکمل انداز میں کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔", "پاکستان کی حکومت نے ان ذخائر کی تلاش کے لیے 28 برس قبل ریکوڈک منصوبے کا آغاز کیا لیکن اس سے ملک کو کسی فائدے کے بجائے ناصرف چھ ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا بلکہ سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کو نمٹانے کے لیے ثالثی کے دو بین الاقوامی اداروں میں مقدمہ بازی پر خطیر اخراجات بھی ہوئے ہیں۔", "گذشتہ برس بین الاقوامی ثالثی ٹریبیونل نے پاکستان پر صوبہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے کروڑوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک پراجیکٹ کے مقدمے میں تقریباً چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔", "سنہ 2013 میں جب ریکوڈک پر کام کرنے والی کمپنی ٹھیتیان کاپر کمپنی کو مائننگ کا لائسنس نہیں دیا گیا تو کمپنی نے اس کے خلاف سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کو نمٹانے والے دو بین الاقوامی فورمز سے رجوع کیا۔", "ان میں سے ایک انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپویٹس (ایکسڈ) کا تھا۔", "محکمہ معدنیات حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سات سال کے دوران ان فورمز پر مقدمہ بازی پر مجموعی طور پانچ ارب، 33 کروڑ 80 لاکھ آٹھ ہزار دو سو دو روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں۔", "ان اخراجات کی تفصیل کچھ یوں ہے:", "ریکوڈک کے کیس سے وابستہ ایک سابق سرکاری اہلکار نے بتایا کہ جہاں اس رقم کا بڑا حصہ وکیلوں کی فیسوں پر صرف ہوا وہاں ان فورمز پر سماعت کے سلسلے حکومتی اور سرکاری اہلکاروں کے دوروں پر ہونے والے اخراجات بھی ان میں شامل ہیں۔", "ان کیسوں میں برطانیہ کی سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ چیری بلیئر بھی پاکستان کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔", "ریکوڈک پر کام کب شروع ہوا اور یہ کب ایک کمپنی سے دوسری کو منتقل ہوا؟", "بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ محفوظ علی خان کے ایک مضمون کے مطابق حکومت بلوچستان نے یہاں کے معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کے لیے ریکوڈک کے حوالے سے سنہ 1993 میں ایک امریکی کمپنی بروکن ہلز پراپرٹیز منرلز کے ساتھ معاہدہ کیا۔", "یہ معاہدہ بلوچستان ڈیویلپمنٹ کے ذریعے امریکی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طور پر کیا گیا تھا۔", "چاغی ہلز ایکسپلوریشن کے نام سے اس معاہدے کے تحت 25 فیصد منافع حکومت بلوچستان کو ملنا تھا۔ اس معاہدے کی شقوں میں دستیاب رعایتوں کے تحت بی ایچ پی نے منکور کے نام سے اپنی ایک سسٹر کمپنی قائم کر کے اپنے شیئرز اس کے نام منتقل کیے تھے۔ ", "منکور نے بعد میں اپنے شیئرز ایک آسٹریلوی کمپنی ٹھیتیان کوپر کمپنی (ٹی سی سی) کو فروخت کیے۔", "نئی کمپنی نے علاقے میں ایکسپلوریشن کا کام جاری رکھا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ریکوڈک کے ذخائر معاشی حوالے سے سود مند ہیں۔ بعد میں کینیڈا اور چِلی کی دو کمپنیوں کے کنسورشیم نے ٹی سی سی کے تمام شیئرز کو خرید لیا۔", "ریکوڈک کے حوالے سے بلوچستان کے بعض سیاسی حلقوں میں تحفظات پائے جاتے تھے۔ ان حلقوں کی جانب سے اس رائے کا اظہار کیا جاتا رہا کہ ریکوڈک کے معاہدے میں بلوچستان کے لوگوں کے مفاد کا خیال نہیں رکھا گیا۔", "اس معاہدے کو پہلے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا مگر ہائی کورٹ نے اس حوالے سے مقدمے کو مسترد کر دیا اور بعد میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔", "پاکستان کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ایک بینچ نے قواعد کی خلاف ورزی پر ٹی سی سی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا۔", "سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹی سی سی نے مائننگ کے لائسنس کے حصول کے لیے دوبارہ حکومت بلوچستان سے رجوع کیا۔", "اس وقت کی بلوچستان حکومت نے لائسنس کی فراہمی کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ کمپنی یہاں سے حاصل ہونے والی معدنیات کو ریفائن کرنے کے لیے بیرون ملک نہیں لے جائے گی۔", "حکومت کی جانب سے چاغی میں ریفائنری کی شرط رکھنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے حصے کو بھی بڑھانے کی شرط بھی رکھی گئی۔", "سیندک پراجیکٹ سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ملنے کے باعث حکومت بلوچستان کی جانب سے یہ شرائط بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے رکھی گئی تھیں۔", "کمپنی کی جانب سے ان شرائط کو ماننے کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونے اور محکمہ بلوچستان مائننگ رولز 2002 کے شرائط پوری نہ ہونے کے باعث معدنیات کی لائسنس دینے والی اتھارٹی نے نومبر 2011 میں ٹی سی سی کو مائننگ کا لائسنس دینے سے انکار کر دیا تھا۔", "اس فیصلے کے خلاف ٹی سی سی نے سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز حکومت بلوچستان کے پاس اپیل دائر کی تھی جسے سیکریٹری نے مسترد کیا تھا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c51857ezl5zo", "summary": " بحیثیتِ مجموعی پورے میچ پر نگاہ دوڑائی جائے تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اگر ایڈورڈز کو بھی کوئی سعود شکیل میسر ہوتا تو سکور لائن بھلے مختلف نہ ہوتی مگر مارجن میں تفاوت اتنا وسیع نہ ہو پاتا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔", "id": "c51857ezl5zo", "article": ["باس ڈی لیڈہ کے ارمان حسرت بن گئے۔ جس جرات و مہارت کا مظاہرہ وہ کرتے چلے آ رہے تھے، بعید نہ تھا کہ کوئی تاریخ رقم کر جاتے مگر یکے بعد دیگرے ان کے سبھی ہمراہی ہمت ہارتے چلے گئے۔", "حیدرآباد کی اس پچ میں احمد آباد کی سی وہ خوبی نہ تھی کہ جہاں رچن روندرا اور ڈیون کانوے جیسی بے نیاز جارحیت کارگر ہو پاتی۔ یہاں رکنے سے پہلے روکنا ضروری تھا اور قدم جم جانے کے بعد ہی بازو کھولنے کو کوئی مہلت میسر ہو سکتی تھی۔", "نیدرلینڈز کی خوش بختی رہی کہ نہ صرف سکاٹ ایڈورڈز ٹاس جیت گئے بلکہ آرین دت کی آف سپن بھی بائیں ہاتھ کے پاکستانی اوپنرز کی زندگی دشوار کرتی رہی۔ ایڈورڈز کی جارحانہ حکمتِ عملی نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو دفاعی خول میں دھکیل دیا۔", "فخر زمان کے لیے بری فارم کا سلسلہ تھم نہ پایا اور امام الحق کے قدم بھی کریز میں مسدود رہ گئے۔ جہاں متوقع یہ تھا کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر پاور پلے میں نوآموز ڈچ اٹیک کے بخئے ادھیڑ ڈالے گا، وہاں جارحیت کی بجائے بقا کی جنگ پنپنے لگی۔ ", "ایسوسی ایٹ ٹیموں کو یہ سہولت ہوتی ہے کہ ان کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں ہوتا اور اس امر کو مہمیز تب ملتی ہے جب کپتان بھی ایڈورڈز جیسا شاطر ہو جو بولنگ میں پے در پے یوں تبدیلیاں لاتے رہے کہ حریف بلے بازوں کو کہیں بھی شناسائی کا احساس نہ ہونے دے۔", "پہلے پاور پلے میں ڈچ بولنگ یوں حاوی ہوئی کہ گویا پاکستان کا مقابلہ کسی ایسوسی ایٹ سائیڈ سے نہیں بلکہ توانا اور تجربہ کار ٹیم سے ہو۔ ایڈورڈز نے اپنے بولرز سے طویل سپیل نہیں کروائے بلکہ گاہے بگاہے اٹیک میں بدلاؤ لاتے رہے کہ کہیں بلے باز ہم آہنگ نہ ہو جائیں۔", "محمد رضوان مگر کبھی گھبراتے نہیں۔ صورت حال کیسی بھی ہو، وہ چست چالاک کھیل پر مہارت دکھاتے ہیں اور حریف کپتان کو سوچ میں ڈال دیتے ہیں اور جب سعود شکیل کا اتم کھیل ان کے ہمرکاب ہوا تو پاکستان کی ڈولتی ناؤ پھر سے تیرنے لگی اور مرجھاتے ڈریسنگ روم میں زندگی لوٹ آئی۔ ", "میچ سے قبل پاکستان کے لیے یہ طے کرنا دشوار تھا کہ سعود شکیل اور سلمان آغا میں سے کس کو فوقیت دی جائے اور سعود شکیل یہاں بالکل بجا انتخاب ثابت ہوئے کہ بہرحال نہ صرف وہ ایک مکمل بلے باز ہیں بلکہ پہلے بھی سپن دوست کنڈیشنز میں سلمان آغا سے بہتر ثابت ہو چکے ہیں۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اس پچ پر بلے بازی ہرگز آسان نہ تھی۔ جس برق رفتاری سے سعود شکیل نے رنز بٹورے، دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی بلے باز ان کی رفتار سے قدم نہ ملا پایا۔ نہ صرف رضوان کے ہمراہ انھوں نے پاکستانی بیٹنگ کو بھنور سے نکالا بلکہ ان کے سٹرائیک ریٹ نے ہی سکاٹ ایڈورڈز کو بھی مخمصے میں ڈالے رکھا۔ ", "سعود کی سرعت انگیزی نے ہی ایڈورڈز کو تجربات پہ مجبور کیا اور ریگولر بولرز کی بجائے وہ جز وقتی اٹیک کو مائل ہوئے جس نے کھیل کی چال میں بدلاؤ پیدا کیا۔ یہی وہ مرحلہ تھا جب جارحیت کو مائل ڈچ سائیڈ مدافعت پر مجبور ہوئی۔", "نسیم شاہ کی انجری کی شکل میں جو خلا پاکستانی پیس اٹیک میں پیدا ہوا ہے، اس کو پُر کرنے کے عمل میں بہت سے مباحث نے جنم لیا۔ کچھ کے خیال میں محمد وسیم بہتر متبادل تھے تو بعضے زمان خان کے حق میں بھی آواز اٹھاتے پائے گئے اور حسن علی کی واپسی کئی سوالات کی زد میں رہی۔ ", "مگر یہاں ابتدا میں جب شاہین آفریدی کو نہ تو نئی گیند سے کوئی سوئنگ مل پائی اور نہ ہی پچ نے ان کی تائید کی، تب حسن علی کا میڈیم پیس ڈسپلن ڈچ اوپنرز کے ارادوں میں حائل ہو گیا اور پاکستانی بولنگ اپنی بیٹنگ ہی کی طرح کے غیر متوقع ابتدائی دباؤ سے بچ نکلی۔", "وکرم جیت سنگھ نے اچھی پاکستانی بولنگ کے خلاف ایک بہترین اننگز کھیلی جو ان کے تجربے میں شاندار اضافہ ثابت ہو گی۔مگر شاداب خان بہت عرصے تک سوالات کی زد میں رہنے کے بعد بالآخر فارم میں واپس آ گئے اور بالآخر ڈچ اوپنر کو جال میں پھنسا لیا۔ ", "اننگز کے بیچ میں جب ڈچ بیٹنگ پھر سے جڑ پکڑنے لگی تو بابر اعظم نے حارث رؤف کو اٹیک میں واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ حارث رؤف کے اس ایک اوور نے نیدرلینڈز کے عزائم میں واضح دراڑ ڈالی اور مسابقت کا خواب دیکھتی نوآموز ٹیم کے ارادے ہوا ہو گئے۔", "باس ڈی لیڈہ مگر ہار ماننے والوں میں سے نہیں۔ جس طرح اننگز کے عین بیچ ان کی سیم بولنگ کی کاٹ پاکستان کے لئے تیکھی پڑ گئی تھی، ویسے ہی ان کی بلے بازی بھی پاکستانی بولنگ کے لئے بھرپور امتحان ثابت ہوئی۔ ", "شومئی قسمت کہ دوسرے کنارے سے انھیں کوئی بھی ہمت ور میسر نہ ہو پایا وگرنہ کیا خبر کہ تاریخ کوئی نیا ورق پلٹ دیتی اور ڈچ کرکٹ ایک اور سنگِ میل عبور کر جاتی مگر بحیثیتِ مجموعی پورے میچ پر نگاہ دوڑائی جائے تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اگر ایڈورڈز کو بھی کوئی سعود شکیل میسر ہوتا تو سکور لائن بھلے مختلف نہ ہوتی مگر مارجن میں تفاوت اتنا وسیع نہ ہو پاتا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/crg9m2mgjg0o", "summary": "وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے نے بیورنِ ملک کے انجینئرز، ڈاکٹروں اور فلسفیوں کو 'پانچ ارب ڈالر' مالیت کے پانچ ہزار پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔\n\n", "id": "crg9m2mgjg0o", "article": ["وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے نے بیرونِ ملک کے سائنسدانوں، انجینئرز، ڈاکٹروں، آرٹسٹس اور فلسفیوں کو ’پانچ ارب ڈالر‘ مالیت کے پانچ ہزار پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔", "ایکس پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک سے انتہائی ہنر مند سائنسدانوں، انجینئروں، ڈاکٹروں، فنکاروں اور فلسفیوں کو پانچ ہزار مفت پاسپورٹ (جن کی مالیت وہاں کے پاسپورٹ پروگرام میں 'پانچ ارب ڈالر' کے برابر ہے) کی پیشکش کر رہے ہیں۔", "ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ تعداد ہماری آبادی کے 0.1 فیصد سے بھی کم کی نمائندگی کرتی ہے، اس لیے انھیں مکمل شہری کا درجہ دینا، جس میں ووٹنگ کے حقوق بھی شامل ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔", "صدر بوکیلے کا کہنا ہے کہ کم تعداد کے باوجود، ان کی شراکت کا ہمارے معاشرے اور ہمارے ملک کے مستقبل پر بہت گہرا اثر پڑے گا۔", "انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم بیرونِ ملک سے یہاں منتقل ہونے والے خاندانوں اور اثاثوں پر صفر فیصد ٹیکس اور ٹیرف کو یقینی بنا کر ان کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کریں گے۔ اس میں تجارتی قیمت والی اشیا جیسے آلات، سافٹ ویئر اورانٹیلیکچوئل پراپرٹی شامل ہیں۔", "Twitter پوسٹ کا اختتام", "مواد دستیاب نہیں ہے", "ایل سلواڈور وسطی امریکہ کا سب سے چھوٹا ملک ہے، یہ امریکی ریاست میساچوسٹس سے بھی چھوٹا ہے۔", "پہاڑوں سے گھرے اس ملک کے ایک طرف بحرالکاہل اور ہمسائیہ ممالک میں گوئٹے مالا اور ہونڈورس شامل ہیں۔", "سنہ 2023 تک اس ملک کی آبادی 65 لاکھ بتائی گئی ہے۔", "یہاں کاسٹیلین، جسے ہسپانوی زبان بھی کہا جاتا ہے، سرکاری زبان ہے اور ایل سلواڈور میں تقریباً یہی بولی جاتی ہے۔", "ایل سلواڈور میں زیادہ تر آبادی (تقریباً 84 فیصد) کا تعلق مسیح مذہب سے ہے۔ دو بڑے مذہبی گروہ کیتھولک (47 فیصد) اور پروٹسٹنٹ (33 فیصد) ہیں۔", "جون 2021 میں، صدر نائیب بوکیلے نے کہا تھا کہ وہ ایل سلواڈور میں بٹ کوائن کو قانونی ٹینڈر بنانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔ بٹ کوائن کا قانون ایل سلواڈور کی قانون ساز اسمبلی نے 9 جون 2021 کو منظور کیا تھا۔ بٹ کوائن سرکاری طور پر 7 ستمبر 2021 کو قانونی ٹینڈر بن گیا۔", "نئے قانون کے مطابق غیر ملکی ایل سلواڈور تین بٹ کوائن کی سرمایہ کاری کے مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔", "بٹ کوائن کو قانونی ٹینڈر کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔", "ملک کی اکثریت کا ماننا ہے کہ بٹ کوائن کو قانونی ٹینڈر کی حیثییت نہیں دینی چاہیے۔", "سلواڈوران چیمبر آف کامرس کے ایک سروے کے مطابق، مارچ 2022 تک ملک میں صرف 14 فیصد تاجروں نے بِٹ کوائن کے استعمال کے خلاف کم از کم ایک بٹ کوائن ٹرانزیکشن پراسس کی۔", "ایل سلواڈور فی کس ترسیلات زر کے لحاظ سے خطے میں سرفہرست ہے، جو کہ ملک کی تقریباً تمام برآمدی آمدنی کے برابر ہے۔ ", "2019 میں 2.35 ملین سلواڈورین امریکہ میں رہتے تھے اور تمام گھرانوں میں سے تقریباً ایک تہائی نے ترسیلات زر وصول کیں۔ ", "امریکہ میں رہنے والے سلواڈورینز کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات جو کہ ایل سلواڈور میں خاندان کے افراد کو بھیجی جاتی ہیں، غیر ملکی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور تجارتی خسارے کو پورا کرتی ہیں۔ ", "2000 کی دہائی کے اوائل سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2006 میں 3.32 بلین ڈالر یا جی ڈی پی کے تقریباً 16.2فیصد سے بڑھ کر، تقریباً 6 بلین ڈالر (2019 میں جی ڈی پی کا تقریباً 20 فیصد جو ورلڈ بینک کے مطابق دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک ہے)۔", "وسطی امریکی ملک ال سلواڈور میں جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان گينگ وار کے سبب قتل اور غارت گری ایک عام بات تھی۔", "صدر بوکیل نے مارچ 2022 میں ’گینگز کے خلاف جنگ‘ کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کو منظور کیا تھا جس میں کئی بار توسیع ہو چکی ہے۔", "ہنگامی اقدامات متنازع رہے ہیں کیونکہ وہ کچھ آئینی حقوق کو محدود کرتے ہیں، جیسے کہ سکیورٹی فورسز کو بغیر وارنٹ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دینا۔", "انسداد جرائم کی مہم میں 64 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔", "انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو پالیسی میں پھنسایا گیا ہے، لیکن بوکیل کا گینگ مخالف دباؤ سیلواڈور کے لوگوں میں مقبول ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-49885321", "summary": "عوامی جمہوریہ چین میں تاریخی اصلاحات نے ملک کو غربت اور تنہائی سے نکال کر دنیا کی مضبوط معیشتوں کی صف میں کس طرح لا کھڑا کیا۔ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پڑھیئے یہ دلچسپ تحریر۔", "id": "e4319777-3b08-704c-b654-390cfd088af5", "article": ["چین کو تنہائی سے نکل کر دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں کی صف میں کھڑا ہونے میں 70 برس سے کم کا عرصہ لگا ہے۔", "عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہم جائزہ لیں گے کہ معاشی اصلاحات کے عمل سے دولت غیرمعمولی صورت میں کیسے پھیلی اور عدم مساوات کی جڑیں کیسے گہری ہوئیں۔", "بی ڈی ایس کے چیف اکانومسٹ کرس لیونگ کا کہنا ہے کہ ’جب کمیونسٹ پارٹی اقتدار میں آئی تو چین انتہائی غریب تھا۔‘", "’نہ کسی سے تجارتی تعلقات تھے، نہ سفارتی تعلقات، خود انحصاری کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔‘", "گزشتہ چالیس برس کے دوران چین نے منڈی میں انتہائی اہم اصلاحات کو سلسلہ وار متعارف کروایا ہے جس سے تجارتی راستے ہموار ہوئے ہیں اور سرمایہ کاری آئی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کروڑوں لوگ غربت کی دلدل سے نکل آئے۔", "سنہ 1950 کی دہائی نے 20ویں صدی کی سب سے بڑی انسانی تباہی دیکھی۔ چین کی زرعی معیشت کو صنعتی معیشت میں تیزی سے بدلنے کی ماؤ زے تُنگ کی پالیسی ناکام ہو گئی جس کے نتیجے میں سنہ 1959-1961 کے عشرے میں 10 سے 40 ملین افراد ہلاک ہوئے۔ یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قحط تھا۔", "اس کے بعد ساٹھ کی دہائی میں ثقافتی انقلاب نے معاشی خلل پیدا کیا۔ اس مہم کے ذریعے ماؤ کمیونسٹ پارٹی کی صفوں سے مخالفین کا صفایا کرنا چاہتے تھے، مگر اس سے قوم کا سماجی شیزاہ بکھر کر رہ گیا۔", "تاہم 1976 میں ماؤ کے انتقال کے بعد ڈینگ ژیاؤ پنگ کی طرف سے شروع کی گئی اصلاحات نے معیشت کی شکل بدلنا شروع کر دی۔ کسانوں کو خود اپنی زمین پر کھیتی باڑی کی اجازت ملی جس سے معیار زندگی بلند ہوا اور خوراک کی کمی بھی دور ہوئی۔ ", " 1979 میں چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد بیرونی سرمایہ کاری کے لیے راستہ کھولا گیا۔ سستی لیبر اور سہولیات کا فائدہ اٹھانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کی ریل پیل ہو گئی۔ ", "سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گلوبل چیف اکانومسٹ ڈیوڈ مین کا کہنا ہے کہ ’1970 کی دہائی کے آخر سے آگے ہم نے جو دیکھا ہے وہ بلا شبہ دنیا کی کسی بھی اقتصادی تاریخ کا سب سے متاثر کن معجزہ ہے۔‘ ", "2001 میں چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کر لی جس سے اسے مزید فائدہ ہوا۔ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں آسانیاں پیدا ہوئیں، بہت سی رکاوٹیں دور ہو گئیں اور جلد ہی چینی مصنوعات دنیا بھر میں پھیل گئیں۔ ", "ڈیوڈ مین کے مطابق ’چین دنیا کی ورکشاپ بن گیا۔‘ ", "لندن سکول آف اکنامکس کے 1978 کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی برآمدات 10 ارب ڈالر تھیں جو دنیا کی تجارت کے ایک فیصد سے بھی کم تھیں۔ ", "1985 تک یہ بڑھ کر 25 ارب ڈالر کی ہو چکی تھیں، اس کے بعد تقریباً دو دہائیوں میں ان کی مالیت 4.3 ٹرلین ڈالر تک پہنچ چکی تھی اور اس طرح چین دنیا کا اشیاء میں تجارت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا تھا۔ ", "اقتصادی اصلاحات نے کروڑوں چینی شہریوں کی زندگی بدل دی۔ عالمی بنک کے اعداد و شمار کے مطابق 85 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا اور 2020 تک ملک میں غربت مکمل طور پر ختم ہو نے جا رہی ہے۔ ", "اس کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے مطابق سن 2030 تک چین کی 27 فیصد ورک فورس یونیورسٹی کی تعلیم سے آراستہ ہو گی اور آجکل جرمنی میں یہی شرح ہے۔ ", "اس سب کے باوجود چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات اس کی تمام آبادی تک نہیں پہنچے۔ ایک طرف انتہائی امیر لوگ اور تیزی سے ابھرتی ہوئی مڈل کلاس ہے تو دوسری طرف غریب دیہاتی آبادیاں اور کم ہنر جاننے والی بڑی عمر کی ورک فورس۔ ", "دیہات اور شہروں میں خاص طور پر فرق بہت بڑھ گیا ہے۔ ڈیوڈ مین کا کہنا ہے کہ تمام معیشت ترقی یافتہ نہیں ہے بلکہ مختلف حصوں میں بہت فرق ہے۔ ", "عالمی بینک کا کہنا ہے کہ چین کی فی کس آمدنی اب بھی ترقی پذیر ممالک والی ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی اوسط سے ایک چوتھائی سے بھی کم ہے۔ ", "چین کی سالانہ اوسط فی کس آمدنی تقریباً 10 ہزار ڈالر ہے جبکہ امریکہ میں یہ 62 ہزار ڈالر ہے. ", "چین میں اب ترقی کی رفتار سست ہو رہی ہے۔ برسوں سے وہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنی ترقی کا انحصار برآمدات سے ہٹا کر ملک کے اندر کھپت پر کر دے۔ اسے نئے چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ عالمی سطح پر اس کی مصنوعات کی مانگ کم ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ بھی جاری ہے۔ ", "لیکن اس سب کے باوجود بھی اگر اس کی ترقی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہتی ہے، چین دنیا میں عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے طاقتور انجن ہو گا۔ ", "ڈیوڈ مین کا کہنا ہے کہ اس رفتار کے ہوتے ہوئے عالمی ترقی کا 35 فیصد حصہ چین کا ہو گا جو اسے امریکہ کے مقابلے میں عالمی ترقی کے لیے تین گنا زیادہ اہم ملک بنا دے گا۔ ", "چین عالمی معاشی ترقی میں ایک نیا محاذ قائم کر رہا ہے۔ ملک میں قوم سازی کا ایک نیا باب کھل رہا ہے جس میں بیلٹ اینڈ روڈ اِنیشی ایٹیو جیسے عالمی پیمانے کے منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کی ایک لہڑ اٹھائی جا رہی ہے۔", "سلک روڈ یا شاہراہ ریشم کا مقصد دینا کی تقریباً آدھی آبادی اور عالمی جی ڈی پی کے پانچویں حصے کو دنیا بھر میں تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے مربوط کرنا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c14zvjn4rq9o", "summary": "یزیدی مذہب کا سب سے مقدس مقام ’لالش‘ شمالی عراق میں خودمختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل سے 125 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے۔ پوری دنیا میں اس مذہب کے قریب سات لاکھ ماننے والے ہیں۔ \n", "id": "c14zvjn4rq9o", "article": ["یزیدی مذہب کا سب سے مقدس مقام ’لالش‘ شمالی عراق میں خودمختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل سے 125 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے۔ پوری دنیا میں اس مذہب کے قریب سات لاکھ ماننے والے ہیں۔ ", "اس مقام پر آنے والے سیاحوں کے لیے ڈائریکٹر آف وزیٹر ریلیشنز لقمان محمود نے کہا کہ ’یزیدیوں کے لیے لالش اتنا ہی مقدس ہے جتنا مکہ اور یروشلم اسلام، عیسائیت اور یہودیت کے ماننے والوں کے لیے ہے۔‘ ", "اس چار ہزار سال پرانے مقام پر کوئی بھی آ سکتا ہے۔ یہاں متعدد عبادت گاہوں کے ساتھ یزیدیت کے بانی شیخ عدی بن مسافر کا مقبرہ بھی ہے۔", "یزیدیت کی شروعات کہاں سے ہوئی، یہ معاملہ متنازع ہے۔ تاہم خیال ہے کہ یہ مذہب سات ہزار سے زیادہ برس پرانا ہے۔ وقت کے ساتھ اس میں زرتشتی، صوفی تصوف، عیسائیت اور یہودیت کے مختلف عناصر شامل کیے گئے ہیں۔ ", "اس مذہب کا مرکزی عقیدہ یہ ہے کہ ایک خدا ہے جس نے انسانوں کو تخلیق کیا جبکہ باقی جاندار سات فرشتوں نے بنائے جن کی سربراہی مور فرشتہ ’ملک طاؤس‘ کرتے ہیں۔ ", "محمود نے بتایا کہ ’یزیدیت کا اہم عقیدہ یہ بھی ہے کہ ہم قدرتی دنیا کے ساتھ جڑے ہیں۔ قدرت کی قدیم عبادتوں میں بھی اس کی بنیادیں ملتی ہیں۔¬\t", "’عبادت گاہ کے دروازے پر سیاہ سانپ قدرت کے احترام کی علامت ہے۔ ہم کبھی سانپ کو مارتے نہیں، خواہ وہ زہریلا ہو۔‘", "یزیدیوں کے لیے سانپ ایک اہم علامت ہے۔ ان کا خیال ہے کہ جب حضرت نوح کی کشتی کوہ ارارات پر ٹھہری تو ایک سانپ نے اپنے جسم سے اس کے سوراخ کو بھر دیا اور کشتی پر سوار تمام جانداروں کو ڈوبنے سے بچایا۔ ", "جیسے مسلمان مکہ کی زیارت کرتے ہیں ویسے ہی یزیدی زندگی میں کم از کم ایک بار لالش کا دورہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عراق یا کردستان میں رہنے والے سال میں کم از کم ایک بار یہاں کی زیارت کرتے ہیں۔ ", "عقیدت مندوں اور دیگرافراد کو اس عمارت میں داخلے کے لیے سادہ لباس پہننا ہوتا ہے اور مقدس مقام کے احترام میں ننگے پاؤں چلنا ہوتا ہے۔ ", "یزیدی روایت کے مطابق عمارت کے ستونوں اور درختوں پر ریشم کے کپڑے کی گرہ باندھی جاتی ہے۔ مختلف رنگ سات فرشتوں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ہر گرہ عبادات کو نمایاں کرتی ہے۔ یزیدیوں کا ماننا ہے کہ پچھلے عقیدت مندوں کی گرہ کھولنے کا مطلب ہو گا کہ اس کی تمام خواہشات پوری ہوئیں۔ ", "لالش میں 25 مستقل رہائشی ہیں۔ اس میں ایک پادری، مختلف راہب، نن اور ’گھر کے غلام‘ شامل ہیں جو صفائی ستھرائی، مرمت، باغات کی دیکھ بھال سمیت مختلف کاموں کے ذمہ دار ہیں۔ وہ اخروٹ اور زیتون کے درختوں کا خیال رکھتے ہیں اور زیارت کرنے والوں کے لیے مٹی جمع کرتے ہیں۔ ", "یہ کہا جاتا ہے کہ ہر یزیدی کے پاس لالش کی مٹی ہونی چاہیے جو وہ خوش قسمتی کی علامت کے طور پر اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ یہ مٹی یزیدیوں کی آخری رسومات کا بھی حصہ ہیں۔ مٹی اور مقدس پانی کا مرکب بنا کر اسے مرنے والے شخص کے منھ، کانوں اور آنکھیں کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ تابوت میں سکے بھی رکھے جاتے ہیں تاکہ مرنے کے بعد ایک شخص کے پاس جنت میں خرچ کرنے کے لیے پیسے ہوں، جو کہ بابل دور کی قدیم روایت بھی ہے۔ ", "گھر کی دیکھ بھال کرنے والے ’غلام‘ بیماروں کے لیے شفا، مرنے والوں کی مغفرت اور زندگی میں خوش قسمتی کے لیے سفید دھاگے جلاتے ہیں۔ ", "لالش کے جنگلات سے حاصل کردہ زیتون کو لڑکی کے بیرلز میں پیروں سے پیسا جاتا ہے اور اس کا تیل یہاں موجود غاروں میں مٹی کے برتنوں میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اس زیتون کا تیل مقدس عبادات کا حصہ ہے۔ ", "یزیدی لوگ دن میں کم از کم دو بار سورج کی جانب رُخ کر کے عبادت کرتے ہیں، صبح اور مغرب کے اوقات ہیں۔ مغرب کے وقت زیتون کے تیل کے 365 چراخ جلائے جاتے ہیں، ہر چراخ سال کے ایک دن کی علامت ہے۔ یہ چراغ سورج اور خدا کی روشنی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ", "اس مذہب میں روشنی کا بھی اہم کردار ہے۔ مرنے پر بھی یزیدیوں کو سورج کی جانب رُخ کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے۔ ", "یزیدیوں کے عقائد کو غیر روایتی جان کر ان پر تشدد کی طویل تاریخ بھی ہے۔ محمود بتاتے ہیں کہ ’یہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے دور میں شروع ہوا۔ ہم اس کے بعد سے نسل کشی کے 70 سے زیادہ مختلف ادوار گن سکتے ہیں۔ حالیہ تاریخ میں صدام حسین اور (نام نہاد) دولت اسلامیہ نے ایسا کیا۔‘", "محمود بتاتے ہیں کہ یزیدی مرد جو ’جمادانی‘ نامی پگڑی پہنتے ہیں وہ سفید رنگ کی ہوا کرتی تھی مگر جب لالش میں یہ سرخ اور سفید رنگ کی ہے جو یزیدیوں کے قتل عام کی علامت ہے۔ ’روایتی لباس سے ہم ان کا احترام کرتے ہیں جنھیں ہم نے کھو دیا۔ یہ ہماری روایات کو قائم رکھنے کا بھی طریقہ ہے۔‘", "یزیدیوں کے لیے جمعے کا دن مقدس ہے۔ اس روز لالش میں لوگ وسیع پیمانے پر جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں اور سماجی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ لقمان کی بیوی عدی محمود نے کہا کہ وہ کھانا انھیں ایک ساتھ جمع کرتا ہے۔ انھوں نے مجھے ہی دوپہر کے کھانے کی دعوت پر مدعو کیا۔ ", "کھلے کچن میں انھوں نے ایک دوسری خاتون کی مدد کے ساتھ مٹن کے کھانے تیار کیے۔", "عدی نے مہمان نوازی کے دوران بتایا کہ یزیدی برداری میں مذہب کی تبدیلی یا دوسرے عقائد میں شادی کی اجازت نہیں۔ ’ہم اسی صورت اس مذہب کو خالص رکھ سکتے ہیں اور اپنے انداز زندگی کو قائم رکھ سکتے ہیں۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے ہماری روحیں پُرمن رہتی ہیں اور ہم حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ گہری بنیایں نہ ہوں تو درخت گِر جاتے ہیں۔ یزیدیت کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c882yje0qxjo", "summary": "امریکہ میں ایک 13 برس کے نوعمر نے 40 سال پرانی گیم ٹیٹرس کو ہرا کر ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جو اس سے قبل صرف مصنوعی ذہانت سے تو ممکن تھا مگر انسانوں کے لیے اسے ناممکن ہی سمجھا جاتا رہا۔", "id": "c882yje0qxjo", "article": ["یہ ایک ایسا کارنامہ تھا جس کا حصول کئی دہائیوں تک ناممکن سمجھا جاتا تھا۔", "2023 کے آخر میں ایک 13 سالہ امریکی ولیس گبسن جنھیں انٹرنیٹ پر ’بلیو سکوٹی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے نے ٹیٹریس کے نینٹینڈو ورژن کی گیم جیت لی ہے، جو پہلی بار سنہ 1989 میں ریلیز ہوئی تھی۔", "ٹیٹرس کے پہلے ورژن کے ڈیزائنرز نے سوچا کہ کوئی بھی ایسا نہیں کر سکتا۔", "گیم کو ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہم کھیلنا بند نہ کریں۔ اس کے بلاک اس وقت تک تیزی سے گرتے ہیں جب تک کہ کھلاڑی مغلوب نہ ہو جائے۔", "گیم جیتنے کے لیے آپ کو سکور کو اتنا زیادہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ گیم کی میموری کو اوورلوڈ کر کے ’کریش‘ کر دے۔", "ایسے میں جب کمپیوٹر کی یادداشت آگے نہیں بڑھتی تو پھر یہ گیم کھیلنے والا فاتح بن جاتا ہے۔ ", "علمی سائنس کے ایک پروفیسر کے طور پر میں اس بات میں دلچسپی رکھتا ہوں کہ لوگ کس طرح مہارت حاصل کرتے ہیں، خاص طور پر ویڈیو گیمز میں، اس لیے جب ولیس گبسن نے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا، تو انھوں نے فوری طور پر میری توجہ اس جانب مبذول کروا لی۔", "انھوں نے جس طرح سے یہ کیا وہ ہمیں اس بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں انسانی کارکردگی کی حدود کس طرح بدل رہی ہیں۔", "اس سے پہلے صرف مصنوعی ذہانت ہی نینٹینڈو کے لیے اپنے ورژن میں ٹیٹریس کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی۔", "وہ خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا پروگرام، تقریباً فوری طور پر، ٹیٹریس کی حرکات کو سمجھنے اور عمل کے ساتھ فوری جواب دینے کے قابل تھا۔", "وہ تھکے بغیر اور کوئی غلطی کیے بغیر ان حدود سے بہت آگے جا کر کھیلا جو انسان کر سکتا ہے۔", "اس وقت سنہ 2021 میں مصنوعی ذہانت گیم کی وہ سٹیجز کھیلنے میں کامیاب ہوا جو اس سے پہلے انسانوں نے دریافت نہیں کی تھیں۔", "ٹیٹریس کا کھیل اگلے مراحل میں تیز سے تیز تر ہو جاتا ہے اور رفتار سٹیج 29 پر اچانک دوگنی ہو جاتی ہے، اس سطح پر چند ہی گیمرز پہنچتے ہیں۔", "ولیس گبسن نے 21 دسمبر 2023 کو ٹیٹریس کے ساتھ اپنی جنگ کو لائیو سٹریم کیا اور 40 منٹ تک تیز رفتاری سے کھیلے۔", "انھوں نے سکورنگ کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے، متعدد لیولز کھیلے اور تمامم قطاریں صاف کرنے میں کامیاب ہوئے۔", "آخر میں انھیں یہ بڑی خبر ملی کہ انھوں نے ناممکن کو ممکن بنا لیا ہے اور وہ اس کھیل کے فاتح بن چکے ہیں۔ ", "کامیابی حقیقی تھی لیکن اس کی اہمیت کلاسک آرکیڈ گیمز اور ان کے مداحوں کے دائرے سے کہیں زیادہ ہے۔", "ولیس گبسن نے کیا کیا اور اس نے یہ کیسے کیا؟ یہ بظاہر تو بہت عام سی بات معلوم ہوتی ہے لیکن لوگ کیسے سیکھتے ہیں اور انسانی کارکردگی کی حدود کو کس طرح دھکیلتے ہیں یہ بہت اہم ہوتا ہے۔", "یہ سمجھنے کے لیے کہ کیوں آپ کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ ٹیٹرس ایک کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ایک گیم بھی ہے۔", "جب گبسن نے گیمنگ شروع کی تو وہ صرف ایک پرانے کنسول پر نہیں کھیلتے تھے بلکہ وہ ایک گروپ کا حصہ بن چکے تھے۔", "ننٹینڈو پر ہزاروں سرشار ٹیٹریس کھلاڑی ہیں۔ گیمرز کے علاوہ سٹریمرز، بلاگرز، حکمت عملی پر بحث کرنے والے نظریہ ساز اور ریکارڈ توڑنے والے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں۔", "یہاں تک کہ کلاسک ٹیٹریس ورلڈ چیمپیئن شپ بھی ہے جو ہر سال پورٹ لینڈ امریکہ میں منعقد ہوتی ہے۔", "ٹیٹریس اس لیے مشہور ہے کہ یہ کھیلنے والوں کو اپنے اندر محو کر لیتی ہے تاہم یہ کمیونٹی ہے جو اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ نئے کھلاڑی بہت سے متبادل موجود ہونے کے باوجود اس گیم میں کھو جاتے ہیں۔ ", "کمیونٹیز حوصلہ افزائی اور انسانی صلاحیت کو تیز کرنے کے لیے ایک اور اہم جذبہ فراہم کرتی ہیں۔", "یہ خیالات اور تجربات کی تجربہ گاہیں بھی ہیں، جہاں مختلف لوگ نئی چیزیں آزما سکتے ہیں اور اپنی کامیابیاں تقسیم کر سکتے ہیں۔", "سائنس دان اس سماجی تعلیم کا مطالعہ ’ثقافتی ارتقا‘ کے لیبل کے تحت کرتے ہیں۔", "اگرچہ کچھ دوسرے جانور بھی ایسا کرتے ہیں لیکن انسان ان پر سبقت لے جاتے ہیں۔", "فوسبری سٹائل کو ہی لیں، ایک ’ہائی جمپ تکنیک‘ جسے ڈک فوسبری نے سنہ 1968 کے اولمپکس میں امریکہ کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔", "فوسبری کی چھلانگ جس نے انھیں طلائی تمغہ دلوایا وہ 2.24 میٹر کی تھی۔", "لیکن یہ اونچائی 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں تمام حریفوں نے حاصل کر لی۔ ان سب نے فوسبری سٹائل استعمال کیا۔", "حال ہی میں انٹرنیٹ نے ثقافتی ورثے کو فروغ دیا ہے۔", "چاہے کوڈ کرنا سیکھنا ہو یا اپنے ڈش واشر کو ٹھیک کرنے کے بارے میں صرف ایک ویڈیو دیکھنا ہو، کامیاب مثالوں کو کاپی کرنا اور نئے طریقے سیکھنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔", "شطرنج کے انجنوں کی آمد کے بعد سے کھیل کی مہارتوں میں نسلی طور پر بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے، جس سے آج کے کھلاڑی پہلے کے مقابلے میں بہتر کھیل رہے ہیں۔", "یہاں تک کہ مجرم بھی سماجی تعلیم کا استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک خبر نے ٹک ٹاک کو کاروں کو چوری کرنے کے لیے ایک خاص انداز مییں استعمال کرتے ہوئے چوری کے واقعات میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔", "ٹیٹرس میں ایک اہم اختراع کنٹرولر کو پکڑنے کا ایک نیا طریقہ ہے، جسے ’رولنگ‘ کہا جاتا ہے، جس میں کھلاڑی کی بورڈ کے بالکل اوپر رکھی ہوئی انگلی یا انگوٹھے سے پیڈ کے نیچے مارتے ہیں۔", "یہ کھلاڑیوں کو ایک انگلی سے دبانے سے زیادہ تیزی سے کام انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔", "اگرچہ ٹیٹریس کی 34 سال کی تاریخ ہے، رولنگ صرف حالیہ برسوں میں مقبول ہوئی ہے اور کمیونٹی میں عام ہو گئی ہے۔", "گبسن نے 11 سال کی عمر میں ٹیٹریس کھیلنا شروع کی اور اس تکنیک کا استعمال کیا جس کی مدد سے انھوں نے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔", "مصنوعی ذہانت کے بارے میں زیادہ تر بحث ان شعبوں پر مرکوز ہے جہاں انسانی مہارتیں متروک ہو سکتی ہیں۔", "ہم مسلسل بیرونی حدود کو دیکھتے ہیں اور ان تک پہنچ کر ہم اپنی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں لیکن اب مصنوعی ذہانت ہمیں نئی بلندی پر لے جانے کے لیے موجود ہے جیسا کہ گبسن کی ریکارڈ ساز کامیابی نے ظاہر کیا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-62195632", "summary": "سری لنکا اس وقت ایک معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے اور ایسے میں اس ملک کو ایسے کون سے سخت اقدامات ہاتھ اٹھانے ہوں گے جو اسے اس معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔", "id": "1f5bc5e9-1600-4899-ab8d-7089ec137eb5", "article": ["’نو ٹائم فار گوتا‘ کیونکہ ہم دنیا بھر میں چیمپیئن ہیں۔ ", "یہ گال فیس گرین کے مقام کی ایک گرم سہہ پہر ہے جو اب سری لنکا میں احتجاجی تحریک کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس احتجاجی گاؤں میں خیموں کے سمندر کے اوپر ایک عورت کی آواز بلند ہوتی ہے، جو منفرد انداز میں گا رہی ہے۔", "کئی ماہ سے یہ مظاہرین لاکھوں کی تعداد میں ’ارگالیا موومنٹ‘ میں سب سے آگے رہے ہیں، جسے سنہالی لفظ ’جدوجہد‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس تحریک میں وہ صدر گوتابایا راجا پکشے کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ", "سری لنکا کے لوگ انھیں اور ان کے بڑے بھائی سابق صدر مہندا پکشے کو بنیادی طور پر اپنے ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ تمام توقعات کے برعکس مظاہرین کے مؤقف کی فتح ہوئی ہے۔ گذشتہ ہفتے سری لنکا کے سابق صدر ’گوتا‘ مستعفی ہونے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے۔ ", "لیکن اب مشکل وقت کا فیصلہ آن پہنچا ہے: راجا پکشے کے جانے کے بعد کے سیاسی نتائج سے نمٹنا اور کچھ انتہائی مشکل فیصلے کرنا۔", "راجا پکشے کی اقتدار اور پھر ملک سے بے دخلی کے بعد اب مظاہرین کی نظریں ملک کے غیر معروف سابق وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ ", "انھیں راجا پکشے کے قریبی ساتھی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ راجا پکشے خاندان دو دہائیوں سے ملک کے سیاہ و سفید کا مالک رہا ہے۔ ", "موجودہ صدر کی لوگوں کی نظر میں وقعت نہ ہونے کے برابر ہے۔ وکرما سنگھے ماضی میں بھی صدارتی مہمات میں ناکام رہے اور سنہ 2020 میں پارلیمنٹ میں اپنی ہی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ انھیں اب صدارتی عہدہ ملنا محض غیرمعمولی حالات کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے جب راجا پکشے نے جلدی میں استعفیٰ دیا تو پھر ایسے میں انھیں عبوری صدر مقرر کر دیا گیا۔ ", "گذشتہ بدھ کو ہزاروں سری لنکن شہریوں نے وزیراعظم کے آفس کا گھیراؤ کیا۔ گال فیس گرین کے مقام پر جہاں گوتا گھر جاؤ کا نعرہ کئی ماہ سے بلند ہوتا رہا اب رانیل گھر جاؤ میں بدل رہا ہے۔ ", "احتجاج کے دوران اکثر مظاہرین نے رانیل گو ہوم کی پٹیاں باندھ رکھی ہیں", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "وکرما سنگھے نے تاہم قانونی طریقہ کار پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بدھ تک اس عہدے پر رہنے کا اعلان کیا جب پارلیمنٹ ایک نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔ ", "بہت سے مبصرین کی رائے میں وہ راجا پکشے کی حکمراں جماعت پیپلز فرنٹ کی حمایت سے صدارتی دوڑ میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ", "وکرماسنگھے چھ بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں مگر ایک بار بھی اپنی مدت مکمل نہیں کر سکے۔ انھیں بدعنوانی جیسے الزامات کا سامنا رہا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں ہیں۔ ", "تاہم انھیں ملک چلانے کا تجربہ ہے اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں ارکان اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد بھی حاصل ہے، جو ملک میں استحکام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔", "کچھ اور لوگ بھی ہیں جو کامیاب ہو کر اقتدار میں آنے کے دعوے دار ہیں، جن میں سرفہرست قائد حزب اختلاف ساجیتھ پریماداسا اور حکمراں جماعت کے ہی ایک اور رکن پارلیمنٹ دلاس الہاپیروما ہیں۔ ایک جماعت سے دو صدارتی امیدوار ہونے کا مطلب ووٹ کی تقسیم کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے، جس سے وکرماسنگھے کو فائدہ ہو سکتا ہے۔", "سری لنکا میں خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ ملک کے مرکزی بینک نے بی بی سی کو بتایا کو ان کے پاس اتنا زرمبادلہ نہیں ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں تیل خرید سکیں۔ ", "ملک کو فوری طور پر ایک ایسے حکمران کی ضرورت ہے جو اپنے قرضوں کے انتہائی ضروری بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بات چیت کرے۔", "کیا مظاہرین کوئی سمجھوتہ کر سکتے ہیں، اور معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وکرما سنگھے کو فی الحال قبول کر سکتے ہیں؟ بی بی سی نے جتنے بھی مظاہرین سے گذشتہ ہفتے بات کی ان میں سے ہر ایک نے اس سوال کا نفی میں جواب دیا ہے۔", "وکرماسنگھے کی ساکھ اتنی متاثر ہے کہ یہ مظاہرین انھیں اب اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ", "یونیورسٹی کی طالبہ انجلی واندوراگالا نے بتایا کہ ’وہ (وکرماسنگھے) یہ کہتے ہوئے اقتدار میں آئے تھے کہ وہ راجا پکشے سمیت سب کا احتساب کریں گے۔ لیکن انھوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ یہ سوچنا مضحکہ خیز ہے کہ لوگ دوبارہ ان پر بھروسہ کریں گے۔", "سنیچر کو احتجاج کی منتظم نزلی حمیم نے اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کی بات سنیں اور وکرماسنگھے کو صدارت کی دوڑ سے باہر رکھیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ’اگر آپ رانیل وکرماسنگھے کو اگلے انتخابات میں اس ملک کے صدر کے طور پر حمایت کرنے جارہے ہیں تو پھر ایسے میں عوام آپ کی حمایت نہیں کریں گے اور آپ کو یہ یاد رکھنا چاہیے۔‘", "مظاہرے کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر وکرماسنگھے بدھ کو اقتدار حاصل کر لیتے ہیں تو وہ مظاہرے جاری رکھیں گے۔", "اس کے لیے ممکنہ طور پر ایک ہی طریقہ یہ ہے کہ وہ معاشی بحران کو حل کرنے کے قابل ہوں، یا کم از کم فیول کی بلاتعطل فراہمی حاصل کر لے۔ لیکن ایسا راتوں رات نہیں ہوگا۔", "کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مظاہرے صرف ایک ایسے وقت میں رکاوٹ اور توجہ ہٹائیں گے جب ملک کو گڑھے سے نکالنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ", "ایک قانون ساز نے گذشتہ ہفتے ایک میٹنگ میں منتظمین کو بتایا کہ ’جو بھی اقتدار میں آئے آرگالیا موومنٹ کو اسے قبول کرنا ہوگا۔ آپ احتجاج جاری نہیں رکھ سکتے۔‘", "لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کیا احتجاج جاری رکھنے کی کوئی منطق بنتی ہے۔", "آراگالیا تحریک کی طاقت اس کی بے قائدانہ احتجاج اور اس میں شامل عام شہری رہے ہیں۔ یہ خود بخود بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی بغاوتوں کو بہتر بنا دیتی ہے لیکن ایسی تحریک کے خاتمے کی پیشن گوئی یا اسے قابو کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ", "گذشتہ چند مہینوں میں پُرامن مارچ فوج اور پولیس کے ساتھ انتشار انگیز جھڑپوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران مظاہرین نے صدر اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا، صدارتی سیکریٹریٹ کی عمارت پر قبضہ کر لیا اور پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔", "اس آرگالیا تحریک کو اب کچھ حلقوں کی جانب سے ردعمل کا سامنا ہے۔", "بار ایسوسی ایشن نے گذشتہ ہفتے مظاہرین سے وزیر اعظم کا دفتر خالی کرنے کی التجا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’لاقانونیت یا انارکی کی صورتحال‘ کی حمایت نہیں کرے گی۔ ایک ایمبولنس سروس نے شکایت کی کہ افراتفری کے دوران ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا، جب وہ مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے لے کر جا رہے تھے۔ ", "کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے سری لنکا کے اداروں کے تقدس کو پامال کیا ہے اور ان سرکاری عمارتوں میں زبردستی داخل ہوئے جو ریاستی طاقت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔", "مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کچھ کاروباری اداروں نے انھیں کچھ بہت ضروری مالی اعانت فراہم کی ہے۔ لیکن وہ اس پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں اگر احتجاج طویل ہو جائے اور معیشت کے عدم استحکام میں اضافہ ہو۔", "بی بی سی کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ نجی طور پر، مظاہرے کے منتظمین کو مسلسل خدشہ ہے کہ یہ تحریک مزاحمتی عناصر کی وجہ سے تشدد میں بدل سکتی ہے۔", "حالیہ مہینوں میں مظاہرین نے ارکان پارلیمنٹ کے گھروں کے ساتھ ساتھ وکرماسنگھے کی نجی رہائش گاہ اور راجا پکشے کے آبائی گھر کو نذر آتش کیا ہے۔", "سیکیورٹی فورسز پر مظاہروں کو روکنے کی کوششوں میں بربریت کا الزام عائد کیا جاتا ہے، جس میں مظاہرین پر گولی چلانا، انھیں بُری طرح زدوکوب کرنا اور بھاری مقدار میں آنسو گیس پھینکنا شامل ہے۔ وہ اب تک سینکڑوں مظاہرین کو زخمی کر چکے ہیں۔", "منتظمین اب یہ اُمید کر رہے ہیں کہ جب وہ دباؤ ڈالیں گے تو اس سلسلے میں کمی واقع ہو گی۔", "انھوں نے زیادہ تر عمارتیں جن پر وہ قابض تھے خالی کر دی ہیں، اور اب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ وہ صرف پُرامن مظاہروں پر توجہ مرکوز کریں گے۔", "بی بی سی کے پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں احتجاجی تحریک بہت آگے بڑھ گئی ہے، اس احتجاج کے ایک منتظم فادر جیونتھا پیرس نے کہا کہ ’ہم صرف ایک احتجاجی ریلی چاہتے تھے۔ جو ہم نے منعقد کی تھی۔ باقی اس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔‘", "ان کے مطابق ’لوگ مایوس ہیں، وہ بدامنی کا شکار ہیں۔ رانیل اس کا براہ راست ذمہ دار ہیں۔‘", "انھوں نے کہا کہ وہ غیر پرتشدد مظاہروں کی مختلف شکلوں کا تعاقب کریں گے جیسے مارچ اور ہڑتالوں کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں پر قبضہ۔ انھوں نے کہا کہ ’صرف بات یہ ہے کہ ہم عوامی املاک کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو نقصان پہنچے۔‘", "لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں سری لنکا کے سامنے آنے والے مشکل حالات کون سے ہیں، وہ پہلے ہی بہت کچھ حاصل کر چکے ہیں۔", "اس بغاوت نے پہلی بار تین بڑی برادریوں۔۔۔ سنہالہ، تمل اور مسلمانوں کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے اکٹھا کیا ہے۔ مرد، خواتین، بچے، بُدھ بھکشو، مسیحی، پادری اور راہبہ اور مسلمان تاجر سبھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔", " احتجاجی رہنما وساکا جیاویرا نے کہا کہ ’اپنی نوجوان نسلوں کو ہم نے سکھایا ہے کہ وہ پیچھے نہ ہٹیں، آگے بڑھیں گے، وہ تمام مطالبات مانیں گے۔‘", "راجا پکشے کے اقتدار کے کئی برس بعد سری لنکا کے عوام نے ناقابل تصور کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ملک کو راجا پکشے خاندان کی مضبوط گرفت سے باہر نکالا۔ ", "سری لنکا کو راجا پکشے خاندان کی آہنی گرفت سے باہر نکالنے کا ناقابل تصور کام عوامی غصے نے کیا ہے۔", "یہ تاریخ میں ایک ایسے لمحے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب عام لوگوں کو اپنے ملک کو آگے لے جانے سے متعلق ایک بڑا مطالبہ کرنے کی ہمت ہوئی تھی۔ سری لنکا کے سیاستدان اب جانتے ہیں کہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تو پھر آگے چل کر انھیں کس قسم کے حالات سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c037l08n643o", "summary": "دہلی پولیس نے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے اولمپک میڈلسٹ پہلوانوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ", "id": "c037l08n643o", "article": ["دہلی پولیس نے جنتر منتر کے مقام پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے اولمپک میڈلسٹ پہلوانوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ", "بی بی سی کے نامہ نگار ابھینو گوئل کے مطابق جنتر منتر پر دہلی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور میڈیا کو بھی احتجاج کے مقام پر پہنچنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔", "دہلی پولیس نے وہاں سے دھرنا دے کر احتجاج کرنے والے ریسلرز کے خیموں اور بستروں کو بھی ہٹا دیا ہے اور یہاں بھاری رکاوٹیں لگا دی ہیں۔ ", "جس وقت جنتر منتر پر یہ کارروائی جاری تھی، اس وقت انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی یہاں سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر رہے تھے۔", "خواتین پہلوانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن وزیر اعظم یا حکومت ہند کے کسی وزیر نے ابھی تک اس موضوع پر کچھ نہیں کہا۔", "پولیس ٹیمیں پہلوانوں اور مظاہرین کو حراست میں لینے کے بعد مختلف تھانوں میں لے گئی ہیں۔", "کئی مظاہرین کو دہلی کے وسنت کنج پولیس سٹیشن میں بھی لایا گیا ہے۔ میرٹھ سے آنے والی ایک خاتون گیتا چودھری نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میرٹھ سے ہم پانچ چھ خواتین سنیچر کی رات آٹھ بجے جنتر منتر پر پہلوانوں کی حمایت کے لیے آئی تھیں۔ پولیس میرے باقی ساتھیوں کو مختلف تھانوں میں لے گئی ہے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "انھوں نے کہا کہ ’پولیس نے آج جو کیا وہ غلط ہے۔ ہمیں گھسیٹا گیا۔ مودی سرکار آمریت کر رہی ہے، جب تک پہلوانوں کو انصاف نہیں ملتا، ہم گھر واپس نہیں جائیں گے۔‘ ", "دہلی کے وسنت کنج تھانے کے اندر موجود ہریانہ کے رہنے والے ڈاکٹر سکم نین نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ پولیس نے اس تھانے میں تقریباً 20 خواتین اور تقریباً 50 مردوں کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ ’جب تک ہمارے کھلاڑیوں کو انصاف نہیں ملتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ جنتر منتر پر آج حکومت نے بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا وہ یاد رکھا جائے گا۔‘ ", "اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں ریسلر ساکشی ملک نے کہا تھا کہ ’تمام پہلوانوں اور بوڑھی ماؤں کو حراست میں لینے کے بعد، اب پولیس نے جنتر منتر پر ہمارے مورچے کو اکھاڑنا شروع کر دیا ہے۔ ہمارا سامان اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ کیسی غنڈہ گردی ہے؟‘ ", "ساکشی ملک نے ٹوئٹر پر پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر کہا کہ ’ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک، جو ملک کا نام روشن کرتے ہیں، انتہائی غلط اور قابل مذمت ہے۔‘ ", "بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی سمیت کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دہلی پولیس ان الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔ برج بھوشن اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔", "میڈیا سے بات کرتے ہوئے اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ ہریانہ میں، دہلی میں ہمارے لوگ پکڑے گئے ہیں۔", "ایک اور ٹویٹ میں ساکشی ملک نے کہا کہ ’یہ انڈین کھیلوں کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔ برج بھوشن، جس نے جنسی استحصال کیا، آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں اور ہمیں سڑک پر گھسیٹا جا رہا ہے۔‘ ", "جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں نے اتوار کو دہلی میں ’مہیلا مہاپنچایت‘ یعنی خواتین کی پنچایت منعقد کرنے کی کال دی تھی۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہی نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا ہے۔", "پہلوانوں کی کال کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور دہلی جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔", "پہلوان ونیش پھوگاٹ کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انڈیا کا پرچم تھامے ایک ریسلر زمین پر گری ہوئی ہیں۔ ", "اس وائرل تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھا، ’کھلاڑیوں کے سینے پر لگے تمغے ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ ان تمغوں سے کھلاڑیوں کی محنت سے ملک کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بی جے پی حکومت کا غرور اس قدر بڑھ گیا ہے کہ حکومت ہماری خواتین کھلاڑیوں کی آواز کو اپنے جوتوں تلے روند رہی ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ پورا ملک حکومت کے غرور اور اس ناانصافی کو دیکھ رہا ہے۔‘ ", "مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی دہلی پولیس کی کارروائی پر تنقید کی ہے۔", "کانگریس نے بھی پریس کانفرنس کرکے پہلوانوں پر کی گئی کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینتے نے کہا، ’ایک ماہ سے زیادہ وقت سے یہ لڑکیاں پرامن بیٹھی تھیں، آج وہ احتجاج کرنا چاہتی تھیں اور ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔‘ ", "جب صحافیوں نے شرینٹ سے پوچھا کہ کیا کانگریس اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے، تو انھوں نے کہا، ’یہ اس ملک کی نصف آبادی کی شناخت کا سوال ہے، یہ خواتین کے حقوق کا مسئلہ ہے، سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد کا مسئلہ ہے، نہ سیاست کا، اس معاملے پر سیاست کرنا ان بیٹیوں کی عزت کو پامال کرنا ہے۔‘ ", "مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور دیگر پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس نے بدتمیزی کی ہے۔ ہمارے چیمپئنز کے ساتھ اس طرح کا سلوک شرمناک ہے۔ جمہوریت رواداری میں رہتی ہے لیکن مطلق العنان قوتیں اختلاف رائے کو دباتی ہیں اور پروان چڑھتی ہیں۔ عدم برداشت، میں پہلوانوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور دہلی پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ انھیں فوری رہا کیا جائے۔‘ ", "پہلوانوں کے خلاف کارروائی کے بعد تنقید کے جواب میں دہلی پولیس نے بھی اپنا موقف پیش کیا ہے۔", "دہلی پولیس کے سپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے بتایا کہ ’جن لوگوں نے رکاوٹیں توڑ کر آگے جانے کی کوشش کی انھیں روک کر یہاں سے دوسری جگہ لے جایا گیا۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’باقی قانونی کارروائی کیا ہوگی، کیا خلاف ورزیاں ہوئیں اس کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘", "اسی دوران خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی پولس نے ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کو امن و امان کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-57354830", "summary": "پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کے علاوہ ایسے بنگالی اور افغان پناہ گزین جن کے پاس شناختی کارڈ یا پی او آر کارڈ نہیں، کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی انتطام موجود نہیں۔", "id": "f4c7297d-07b0-624c-86b3-e9b25cfd78e9", "article": ["میرے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی انتظام نہیں کیونکہ میں خواجہ سرا ہوں اور میرا شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا۔۔۔ میں پاکستانی بنگالی ہوں مجھے اب تک ویکسین نہیں دی جا سکی کیونکہ میرے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ نہیں ہے۔۔۔ میں پاکستان میں موجود افغان پناہ گزین ہوں چونکہ میرے پاس شہریت کی مصدقہ دستاویزات نہیں ہیں اس لیے ویکسین نہیں لگ سکتی۔۔۔", "پاکستان میں یہ اور اس طرح کے دیگر افراد جن کے شناختی کارڈ یا پی او آر کارڈ نہیں ہیں یا کسی وجہ سے بلاک کیے جا چکے ہیں اُن کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا انتطام موجود نہیں۔", "خواجہ سرا ماہی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے لیے سب سے بڑی مشکل تو یہ ہے کہ وہ خواجہ سرا ہیں اور پاکستانی معاشرے میں عام حالات میں بھی خواجہ سرا ناصرف انسان نہیں سمجھا جاتا بلکہ دوسرے درجے کا شہری بھی نہیں۔", "’میرے پاس پالتو جانور ہیں، میں باقاعدگی سے اُن کی ویکسینیشن کرواتی ہوں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں مگر خواجہ سرا ہوتے ہوئے پاکستان میں میرے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے۔‘", "ماہی: ہم ویکسین کے لیے کیسے رجسٹر ہو سکتے ہیں حکام نے ابھی تک اس بارے میں مطلع نہیں کیا", "پاکستان میں مردم شماری کے مطابق خواجہ سراؤں کی تعداد اکیس ہزار سے زیادہ ہے تاہم خواجہ سراؤں کی مختلف تنظیموں کے مطابق اصل تعداد سرکاری سطح پر بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خواجہ سراؤں کو شناختی دستاویزات میں اپنی جنس لکھوانے کے لیے بہت سے ثبوت دینے ہوتے ہیں جس کے باعث وہ شناختی کارڈ بنواتے ہی نہیں ہیں۔", "اگرچہ پاکستان میں اس حوالے سے کوئی مصدقہ ڈیٹا موجود نہیں ہے کہ کتنے خواجہ سرا شناختی کارڈ سے محروم ہیں تاہم خواجہ سراؤں کی تنظیموں کے مطابق ایسے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "خواجہ سراؤں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے عہدیدار تیمور کمال نے بی بی سی کو بتایا کہ اکثر خواجہ سرا بچپن سے ہی اپنا گھر بار چھوڑ کر خواجہ سراؤں کے ڈیروں پر آ جاتے ہیں اس لیے ان کی ولدیت نہیں لکھی جاتی۔ ", "خواجہ سرا ماہی بتاتی ہیں کہ وہ بظاہر لڑکیوں کی طرح ہی ہیں لیکن شہریوں کی رجسٹریشن کا سرکاری محکمہ انھیں جنس کے خانے میں خواجہ سرا لکھوانے کی اجازت نہیں دیتا اور خیبر پختونخوا میں کوئی گھرانہ بھی کسی کو اس کی اجازت نہیں دیتا کہ ان کے گھر میں کوئی خواجہ سرا لکھوائے، اسی لیے شناختی کارڈ نہیں بنائے جاتے۔ ", "ماہی نے بتایا کہ تعلیم کی کمی اور انفارمیشن کے ذرائع نہ ہونے کے باعث ان کی کمیونٹی میں بہت سے خواجہ سراؤں کی یہ رائے ہے کہ ویکسین لگوانے سے کوئی فائدہ نہیں۔", "انھوں نے بتایا کہ اُن کی رائے اس سے مختلف ہے مگر چونکہ ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اس لیے وہ ابھی تک اپنے آپ کو ویکسین کے لیے رجسٹر نہیں کروا سکیں ہیں جبکہ حکومت نے بھی اس سلسلے میں ان کی کوئی رہنمائی نہیں کی ہے۔", "کراچی میں مقیم بنگالی شہری؟", "پاکستان میں مختلف ایسی کمیونیٹیز بستی ہیں جنھیں پاکستانی شہریت کی دستاویزات دستیاب نہیں ہیں، اُن میں پاکستان میں آباد بنگالی شہری بھی ہیں جو دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں مگر سرکاری سطح پر انھیں پاکستانی شہری نہیں مانا جاتا ہے اور اسے لیے ان کے شناختی کارڈ بھی نہیں بنائے جاتے۔", "کراچی میں بنگالی کمیونٹی کے نمائندے شیخ سراج کے مطابق پاکستان میں مقیم ’پاکستانی بنگالیوں‘ کی تعداد 18 سے 20 لاکھ تک ہے۔ ", "ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نادرا نے لگ بھگ چار سے پانچ لاکھ بنگالیوں کے شناختی دستاویزات بلاک کیے ہوئے ہیں جبکہ نئے شناختی دستاویزات کے اجرا پر فی الحال پابندی ہے۔", "انھوں نے کہا کہ درپیش صورتحال میں ’کہاں کا کورونا اور کہاں کی ویکسین بس اس امید پر جیے جاتے ہیں کہ اللہ ہی ہمارا تحفظ کرے گا۔‘", "انھوں نے بتایا کہ ان کی کمیونٹی کے بیشتر افراد محنت مزدوری کرتے ہیں اور کراچی کی صنعتوں اور فشریز میں زیادہ تر پاکستانی بنگالی نظر آئیں گے لیکن ان کے تحفظ کے لیے انھیں ویکسین کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آ رہا۔", "انھوں نے کہا کہ ان کے شناختی کارڈ کا مسئلہ پرانا ہے۔ ’سنہ 1998 میں کارڈ بلاک ہوئے پھر پیپلز پارٹی کے دور میں کچھ نہیں ہوا تو سنہ 2013 میں نواز شریف کے دور میں پھر کوششیں کی گئیں لیکن نادرا نے بلاک شناختی کارڈ نہیں کھولے ابھی بھی موجودہ وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے کہ وہ ملاقات کا وقت دیں تاکہ اپنے مسائل ان کے سامنے رکھ سکیں۔‘", "وہ بتاتے ہیں کہ ’شناختی کارڈز نہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہ لگنے کا معاملہ تو ایک طرف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ہماری کمیونٹی کے سینکڑوں نوجوان گھروں میں بیٹھے ہیں، تعلیم حاصل نہیں کر سکتے، روزگار وغیرہ نہیں ہے اور ان کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔‘", "پاکستانی بنگالیوں کے علاوہ برمی اور بہاری کمیونٹی کے افراد کو بھی اسی نوعیت کی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انھیں ویکسین دستیاب نہیں ہے۔", "افغان پناہ گزین", "پاکستانی حکام کے مطابق ملک میں لگ بھگ 25 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں جن میں سے 14 لاکھ ایسے ہیں جن کے پاس پی او آر کارڈز ہیں جبکہ باقی کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے جس کے باعث انھیں غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔", "حکام کا کہنا ہے کہ صرف ان افغان پناہ گزینوں کو ویکسین دی جا رہی ہے جن کے پاس افغان پاسپورٹ ہیں اس کے علاوہ باقی افغان پناہ گزینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ", "ایسے ہی ایک افغان پناہ گزین شہرزاد نے بتایا کہ ان کی ملاقات جمعے کے روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے پاکستان میں نمائندے سے متوقع ہے جس میں ویکسین کے بارے میں بات چیت ہو گی اور امید ہے اس پر عمل درآمد جلد شروع کر دیا جائے گگ۔", "صالحہ افغان طالبہ ہیں، اُن کے والد نہیں ہیں جبکہ تین بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے۔", "صالحہ نے بتایا کہ انھیں نہیں معلوم کے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی بھی چاہیے کہ نہیں کیونکہ اس بارے میں مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں، لیکن ان کی سوچ یہی ہے کہ جب دنیا بھر میں ویکسین لگا رہے ہیں تو ہم اس سے محروم کیوں ہیں۔", "نادرا اور ویکسینیشن سینٹرز میں موجود عملے نے بی بی سی کو بتایا کہ جن افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں انھیں ویکسین نہیں دی جا سکتی اور ایسے افراد کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی بابت ابھی تک انھیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔", "بی بی سی کے رابطہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ ’وہ تمام افراد جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں ان کے لیے ویکسینیشن مہیا کرنا ایک چیلنج ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے اور ویکسین کی تمام افراد تک دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60392079", "summary": "پاکستان میں ایک عام صارف کو آج سے ایک لیٹر پیٹرول 159 روپے 86 پیسے میں ملے گا اور ملک میں پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے لیکن ان قیمتوں میں اضافے کا عالمی منڈی کی قیمتوں سے کیا تعلق ہے؟", "id": "8f029b05-9969-4d14-aed7-9347d8791c9a", "article": ["پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔", "پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے چہ مگوئیاں تو گذشتہ کئی روز سے جاری تھیں تاہم وزارتِ خزانہ کی جانب سے منگل کی شب قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔", "پاکستان میں ایک عام صارف کو آج سے ایک لیٹر پیٹرول 159 روپے 86 پیسے میں ملے گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 10 روپے کے اضافے کے بعد ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 144 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر اب 154 روپے 15 پیسے کر دی گئی ہے۔", "مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے آٹھ پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافہ کیا گیا ہے۔", "منگل کی شب جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس وقت یہ قیمتیں سنہ 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں۔", "اعلامیے کے مطابق اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے سال کی شروعات میں اوگرا کی سمری کے تحت قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم لیوی میں کمی کی اور سیلز ٹیکس زیرو پرسنٹ کر دیا جس کی وجہ سے حکومت کو 35 ارب روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا۔", "حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیوں کر رہی ہے جب کہ خود اس کے اپنے رکن اسمبلی شکوہ کر رہے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہو گا؟", "اس سوال کا جواب حکومتی ترجمان فواد چوہدری نے آج اس وقت دیا جب منگل کے دن وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعد ان سے صحافیوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سوال کیا۔ انھوں نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ کابینہ کا نہیں، بلکہ وزارت خزانہ کا ہوتا ہے۔", "انھوں نے کہا کہ ’اس وقت جو حالات ہیں ان میں ظاہر ہے اس کے علاوہ اور کیا چارہ ہو گا کہ آپ پیٹرول کی قیمت بڑھائیں گے۔‘", "فواد چوہدری نے وضاحت کی کہ ’دیکھیں تیل ہمارے ہاں تو نہیں پیدا ہو رہا۔ اس وقت دنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، یوکرین میں اور دنیا ایک دوسرے کے حالات کو متاثر کرتی ہے۔ ", "’یوکرین میں اور اس وقت یورپ میں جو ٹینشن بنی ہوئی ہے، اور امریکہ میں اس کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ ہم کتنی دیر روک سکتے ہیں۔ ہمارے پاس اربوں روپے تو نہیں ہیں جو ہم روزانہ اس مد میں دے سکیں تو ظاہر ہے قیمتیں بڑھیں گی۔'", "حکومت پاکستان کے مالیاتی ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "عالمی منڈی اس وقت خام تیل کی قیمتیں 92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہیں جس کی دوسری وجوہات کے علاوہ یوکرین کے مسئلے پر عالمی قوتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو بھی قرار دیا گیا ہے۔", "عالمی منڈی میں خام تیل کی موجودہ قیمتیں 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچی ہیں جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات پر آ رہا ہے۔", "پاکستان اپنی تیل کی ضروریات کا لگ بھگ 80 فیصد حصہ درآمدی تیل سے پورا کرتا ہے جس میں خام تیل کے علاوہ ڈیزل، پٹرول کی درآمد بھی شامل ہے۔", "پاکستان میں تیل کے شعبے کی نمائندہ تنظیم آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل (او سی اے سی) کے سابقہ چیئرمین اور پاکستان ریفائنری کے چیف ایگزیکٹو زاہد میر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ پاکستان میں 15 روز کے بعد تیل کی قیمتوں پر جو نظر ثانی کی جاتی ہے وہ گزرے 15 دنوں میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اوسط نکال کر طے کی جاتی ہیں۔", "انھوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے اختتام سے لے کر چودہ فروری تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو جہاں خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل پر پہنچی ہے تو اس کے ساتھ پٹرول کی کی اوسط قیمت 102.6 ڈالر فی بیرل رہی ہے اور اسی طرح ڈیزل کی اوسط قیمت 106.53 رہی ہے۔ ", "زاہد میر نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں کی بجائے تیار ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں پر کیا جاتا ہے۔", "انھوں نے کہا کہ خام تیل اور ڈیزل و پٹرول کی تیار مصنوعات میں عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں فرق ہوتا ہے مثلاً اگر گذشتہ 15 روز کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل تھی تو ڈیزل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔", "انھوں نے کہا کہ جب اس قیمت میں فریٹ چارجز شامل کیے جاتے ہیں تو اس کی پاکستان میں درآمدی قیمت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔", "زاہد میر کہتے ہیں کہ یہ بات تو صحیح ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اگر حکومت پاکستان بھی ملک میں قیمت بڑھاتی ہے تو اس کی سمجھ آتی ہے کیونکہ مہنگا ڈیزل و پیٹرول خرید کر اسے سستا نہیں بیچا جا سکتا۔", "ان کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی بھی بہت سارے ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔", "بیرون ملک سے تیل درآمد کرنے کے بعد جب اسے مقامی منڈی میں بیچا جاتا ہے تو اس پر مختلف ٹیکس بھی لگائے جاتے ہیں۔", "حکومت کی جانب سے 31 جنوری کو تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کی گئی تو حکومت نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کو عوام پر منتقل کرنے کی بجائے اس کا بوجھ خود سہا ہے۔", "ملک کی وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گذشتہ نظر ثانی جائزے میں تیل کی مصنوعات میں اضافہ نہ کر کے حکومت نے تیس ارب روپے کا نقصان خود برداشت کیا اور سالانہ بنیادوں پر کم سیلز ٹیکس وصول کر کے یہ 260 ارب کا نقصان ریونیو کی مد میں برداشت کر رہی ہے۔", "31 جنوری 2022 میں اگر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسوں کا جائزہ لیا جائے تو سیلز ٹیکس کی شرح کو صفر کر دیا گیا تھا جو 16 جنوری 2022 کو ایک لیٹر پیٹرول پر 0.79 فیصد تھا۔", "اسی طرح پی ڈی ایل کی شرح 17.62 روپے فی لیٹر سے 13.92 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔ ملک کے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پی ڈی ایل کی مد میں چھ سو ارب روپے ٹیکس جمع کر نے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔", "زاہد میر نے اس سلسلے میں کہا کہ حکومتی ٹیکسوں کے علاوہ صارفین کو جس قیمت پر تیل بیچا جاتا ہے اس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ ڈیلرز کا منافع بھی شامل ہے جو ایک لیٹر پٹرول پربالترتیب 3.68 روپے اور 4.90 ہے۔", "انھوں نے بتایا کہ اسی طرح اس میں ان لینڈ ایکچولائزیشن مارجن بھی شامل ہوتا ہے تاکہ ملک کے تمام حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکسانیت ہو۔", "انھوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے ٹیکس کم کر دیے ہیں تاہم انھیں ٹیکس کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کو چلانے کے لیے زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے تاہم پھر بھی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کو خود زیادہ برداشت کیا۔ ", "ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم قدر سے درآمدی تیل کے مہنگا ہونے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ’یہ بات صحیح ہے کہ ہمارے کمزور ایکسچیینج ریٹ نے بھی اس تیل کو مہنگا کیا ہے۔‘", "پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں بالواسطہ اور بلاواسطہ دونوں طریقوں سے اضافہ ہوتا ہے۔", "ملک میں جنوری کے مہینے کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 12.9 فیصد تھی اور اگر مہنگائی کو جانچنے والے نظام کو دیکھا جائے تو اس میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کا حصہ تقریباً چھ فیصد کے قریب ہے۔ اسی طرح موٹر فیول کا اس میں حصہ تقریباً تین فیصد تک ہے۔", "عارف حبیب لمٹیڈ میں معاشی امور کی تجزیہ کار ثنا توفیق نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر تیل کی قیمتوں کا ملک میں مہنگائی پر اثر کا جائزہ لیا جائے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر بیرونی منڈی میں ایک بیرل میں پانچ ڈالر کا اضافہ ہو تو اس کا براہ راست اثر ملک میں 27 بیسز پوانٹنس کی صورت میں ہوتا ہے یعنی مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد بڑھتی ہے جو کہ براہ راست اثر ہے۔", "اس کے علاوہ اس کا اثر ان ڈائریکٹ طریقے سے بھی ہوتا ہے کیونکہ جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جاتے ہیں اور اجناس اور دوسری اشیائے خوردونوش کا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس کا بوجھ صارفین کو سہنا پڑتا ہے۔", "پاکستان میں حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان تو موجود تھا لیکن 12 روپے تک کے ریکارڈ اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کر دیا۔", "صرف عام صارفین ہی نہیں بلکہ پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر 'رحم کی اپیل' کی ہے۔ ", "انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ۔۔۔ اب ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، ہم پر رحم کریں۔'", "ٹوئٹر پر ایک صارف ناصر محمود کیانی نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کے ایک پرانے بیان کے ساتھ لکھا کہ وزیر اعظم نے 11 روپے اضافے کی سمری کی بجائے 12 روپے اضافے والی سمری منظور کر لی۔", "واضح رہے کہ 31 جنوری کو ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں 11 جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے کی سمری منظور نہیں کی کیوںکہ حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔", "تیل اور پٹرول کی بڑھتی قیمتیں ایک عام صارف کی جیب پر کتنی مہنگی پڑ رہی ہیں، اس کا اندازہ شیخ حسین کے ٹوئٹر پر اس بیان سے کیا جا سکتا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ اب سے 'پیٹرول پمپ کی بجائے کسی سونار کی دکان سے پیٹرول لینا پڑے گا۔'", "اس دوران متعدد صارفین عمران خان کے اقتدار میں آنے سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافے پر کی گئی تنقیدی ٹویٹس کا بھی حوالہ دے رہے ہیں اور اس سوالات اٹھا رہے ہیں۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-63056017", "summary": "میراج، جیگوار، سخوئی اور رافیل جیسے لڑاکا طیارے ہوں یا اپاچی اور چنوک جیسے جنگی ہیلی کاپٹرز، انڈین فوج کی ’ریڑھ کی ہڈی‘ زیادہ تر وہی ہتھیار سمجھے جاتے ہیں جو بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے تھے۔ مگر اب ان ہتھیاروں کی درآمد پر پابندی انڈین فوج کو کیسے متاثر کرے گی؟", "id": "9811c01b-c665-4186-9b09-7acb21a6b7f9", "article": ["رواں سال فروری میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی نظام میں انفرادیت اور جدت کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دفاعی شعبے میں انفرادیت اور حیران کر دینے والے عناصر اُسی وقت آ سکتے ہیں جب انڈین فوج کو فراہم کیا جانے والا ساز و سامان انڈیا میں ہی تیار کیا جائے۔", "اسی سیمینار میں وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی سے فوجی ہتھیاروں کی خریداری کا عمل اتنا طویل ہے کہ اسلحہ آنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے اور جب یہ اسلحہ فوج کے حوالے کیا جاتا ہے تو اس وقت تک وہ متروک ہو جاتا ہے (یعنی اس کی جگہ نئی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار لے لیتے ہیں)۔", "ان مسائل سے نمٹنے کے لیے مودی نے اس کا حل ’خود انحصار انڈیا‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کو بتایا اور کہا کہ دفاعی بجٹ کا تقریباً 70 فیصد صرف مقامی طور پر اسلحہ بنانے کی صنعت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔", "گذشتہ کئی برسوں سے انڈیا دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ چاہے وہ مگ، میراج، جیگوار، سخوئی اور رافیل جیسے لڑاکا طیارے ہوں یا اپاچی اور چنوک جیسے جنگی ہیلی کاپٹر ہوں، انڈین فوج کی ’ریڑھ کی ہڈی‘ زیادہ تر وہی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان سمجھے جاتے تھے جو بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے تھے۔", "جہاں روایتی طور پر انڈیا دفاعی شعبے سے متعلق فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی خریداری کے لیے بیرون ممالک پر انحصار کرتا رہا ہے، وہیں گذشتہ چند برسوں میں انڈین حکومت کے ’خود انحصار انڈیا‘ پروگرام کے تحت دفاعی شعبے میں ساز و سامان اور ہتھیار انڈیا میں بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ ", "دریں اثنا، یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ’میک ان انڈیا‘ پالیسی کو ترجیح دینے کی وجہ سے انڈیا کی بری فوج، فضائیہ اور بحریہ اب بہت سے پرانے آلات کو تبدیل کرنے کے لیے بہت سے ضروری ہتھیاروں کے آلات یا پرزے درآمد کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اور اس کی وجہ سے اُن کی عسکری تیاری اور مہارت متاثر ہو رہی ہے۔", "بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں اور آلات کی درآمد پر پابندیوں کی وجہ سے انڈین فوج کو سنہ 2026 تک جنگی ہیلی کاپٹروں اور 2030 تک سینکڑوں لڑاکا طیاروں کی کمی کا خطرہ ہے۔", "انڈیا کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے وزارت دفاع نے گذشتہ چند مہینوں میں ایسی تین فہرستیں جاری کی ہیں جن میں ملک میں فوجی ساز و سامان تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔", "ان فہرستوں کو مقامی سطح پر دفاعی ساز و سامان کی تیاری کی مثبت فہرست (پازیٹو انڈیجنائزیشن لسٹ) کا نام دیا گیا ہے اور ان میں وہ دفاعی آلات شامل ہیں جو سنہ 2020 سے 2028 تک انڈیا میں تیار کیے جائیں گے اور جن کی درآمد پر سال بہ سال پابندی عائد رہے گی۔", "ان فہرستوں میں کل 310 دفاعی ہتھیار یا آلات شامل کیے گئے ہیں اور یہ طے کیا گیا ہے کہ کس سال تک ان کی درآمد کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "لیکن ساتھ ہی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے جس میں ملکی صنعت مقررہ وقت یا مقدار میں ہتھیار یا آلات فراہم نہیں کر پاتی ہے یا اگر تیار شدہ آلات میں ایسی خامیاں پائی جاتی ہیں جو فوجیوں کی حفاظت کو متاثر کرتی ہیں تو درآمد کی اجازت کا فیصلہ دفاعی انڈیجنائزیشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔", "لیکن انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ سنہ 2020 اور 2028 کے درمیان، اس مثبت مقامی فہرست میں شامل ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے آلات مقامی صنعت سے حاصل کیے جائیں گے۔", "مثبت انڈیجنائزیشن کی فہرست میں نہ صرف عام دفاعی سازوسامان شامل ہیں بلکہ اس میں آرٹلری بندوقیں، بکتر بند جنگی گاڑیاں، ہلکے لڑاکا طیارے، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر، جدید میزائل اور کارویٹ (طیارہ شکن اور آبدوز شکن میزائل)، زمینی ہائی پاور ریڈار، زمین سے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور مختلف قسم کے عسکری سافٹ ویئرز بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں ریڈیوز جیسے دفاعی نظام بھی شامل ہیں۔", "مقامی سطح پر ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی تیاری اور میک ان انڈیا پر زور دینے کی وجہ سے سب سے زیادہ خدشات انڈین فضائیہ کے بارے میں اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس وقت انڈین فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کے 42 سکواڈرن ہیں لیکن ان میں سے صرف 32 سکواڈرن فعال ہیں۔", "ان 32 سکواڈرن میں سے 12 ایس یو-30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے ہیں، چھ جیگوار، چار مگ-21، تین سکواڈرن میراج 2000 اور تین مگ 29 لڑاکا طیارے، اور دو سکواڈرن ہلکے جنگی طیاروں کے ہیں۔ جبکہ ایک سکواڈرن رافیل لڑاکا طیاروں کا ہے۔", "عام الفاظ میں انڈین فضائیہ کو دس سکواڈرن کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ ملکی فضائیہ کے پاس تقریباً 180 لڑاکا طیاروں کی کمی ہے اور اس وقت اس کے پاس موجود کئی لڑاکا طیارے بہت پرانے ہیں۔", "مثال کے طور پر مگ-21 لڑاکا طیاروں کو 1960 کی دہائی کے اوائل میں انڈین فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس طیارے کے گرنے کے اتنے زیادہ واقعات ہوئے کہ انھیں ’اڑنے والا تابوت‘ کہا جانے لگا۔ تقریباً 60 سال کے دوران مگ- 21 طیاروں کے تقریباً 400 حادثے ہوئے جن میں تقریباً 200 پائلٹ ہلاک ہوئے۔", "آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے سینیئر فیلو اور دفاعی امور کے ماہر سوشانت سرین کا کہنا ہے کہ 'انڈین فوج میں استعمال ہونے والا کچھ فوجی سازو سامان بہت پرانا ہے۔‘ ", "وہ کہتے ہیں کہ 'آج آپ 1960 میں تیارہ کردہ گاڑی بھی نہیں چلاتے۔ اسے بھی ونٹیج کہا جاتا ہے۔ مگ-21 لڑاکا طیاروں کو دس سال پہلے مرحلہ وار ختم کر دینا چاہیے تھا۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ یہ طیارے آپ کی فضائیہ کا ایک بڑا حصہ ہیں۔‘", "ایک قابل غور امر یہ ہے کہ حکومت کا جس شرح سے پرانے لڑاکا طیاروں کو انڈین فضائیہ میں سروس سے ہٹانے کا منصوبہ ہے، اسی شرح سے نئے طیاروں کے آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔", "انڈین حکومت نے پہلے ہی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو مقامی سطح پر تیار کردہ ہلکے جنگی طیارے تیجس مارک-1 کا آرڈر دے رکھا ہے، جس کے تحت 123 لڑاکا طیارے انڈین فضائیہ میں شامل کیے جانے ہیں۔", "یہ کوئی راز نہیں ہے کہ انڈین فضائیہ کو نئے لڑاکا طیاروں کی فوری ضرورت ہے اور ہلکا جنگی جہاز تیجس مارک-1 ان عمر رسیدہ مگ-21 لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا جو فی الحال مرحلہ وار سروس سے ریٹائر کیے جا رہے ہیں۔", "حال ہی میں انڈین حکومت کی مرکزی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی نے ہلکے لڑاکا طیارے تیجس مارک-2 کی منظوری بھی دی ہے اور اندازہ ہے کہ اس قسم کے تقریباً 110 سے 120 لڑاکا طیارے انڈین فضائیہ میں شامل کیے جائیں گے۔ ", "لیکن تیجس مارک-2 لڑاکا طیاروں کی تیاری 2030 سے پہلے شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ تیجس مارک-2 آہستہ آہستہ میراج-2000، جیگوار اور مگ-29 لڑاکا طیاروں کی جگہ لے لیں گے۔", "مقامی سطح پر فوجی سازو سامان کی تیاری کی پالیسی کے تحت دفاعی شعبہ جس اہم منصوبے پر نظریں جمائے ہوئے ہے وہ ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ ہے جو کہ ففتھ جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہو گا۔", "اطلاعات کے مطابق انڈین فضائیہ ایڈوانسڈ میڈیم جنگی طیاروں کے سات سکواڈرن بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔", "اس کے ساتھ ہی حکومت انڈین فضائیہ میں 114 ملٹی رول لڑاکا طیارے شامل کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔", "وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے پاس اب ایک سال میں 16 لڑاکا طیارے بنانے کی صلاحیت ہے، جسے ضرورت پڑنے پر 30 طیاروں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔", "جہاں تک جنگی ہیلی کاپٹر بنانے کی صلاحیت کا تعلق ہے تو ذرائع کا کہنا ہے کہ (ایچ اے ایل) نے گذشتہ 20 برسوں میں 300 ہیلی کاپٹر بنا چکا ہے اور اب اس کے پاس سالانہ 50 سے زائد ہیلی کاپٹر بنانے کی صلاحیت ہے۔", "دفاعی ماہر سوشانت سرین کہتے ہیں کہ ’اگر آپ واقعی دفاعی سازوسامان اور جنگی آلات کی تیاری میں خود کفیل بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اقدامات کرنے ہوں گے کہ آپ خود اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور درآمدات پر انحصار نہ کریں۔‘", "سرین کے مطابق ایسی صورتحال میں ایک عبوری دور ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ یہ منتقلی بغیر کسی پریشانی کے ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ گذشتہ کل تک فوجی سازو سامان درآمد کر رہے ہوں اور آنے والے کل سے آپ انھیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ میرے خیال میں مسلح افواج کو جن مسائل کا سامنا ہو گا، ان میں سے کچھ اس تبدیلی کے عمل کا حصہ ہوں گے۔‘", "رافیل لڑاکا طیاروں کی مثال دیتے ہوئے سوشانت سرین کہتے ہیں کہ ان طیاروں کو خریدنے کے لیے بات چیت شروع ہونے سے انڈین فضائیہ میں شامل ہونے تک تقریباً 20 سال لگے۔ وہ کہتے ہیں ’یا تو آپ ایسا کرتے رہیں یا آپ اپنا نظام خود تیار کریں۔ ہم اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یہی وہ سمت ہے جس میں ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔‘", "ریٹائرڈ ایئر کموڈور اور انڈین فضائیہ کے سٹریٹجک امور کے نقاد، پرشانت دیکشت کہتے ہیں کہ ’مقامی سطح پر ساز و سامان کی تیاری کے عمل سے گریز نہیں کیا جا سکتا۔‘", "اُن کا کہنا ہے کہ دفاعی شعبے میں مقامی سطح پر فوجی سازو سامان بنانے کے عمل کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ان کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنے کی ضرورت ہے۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’اگر ہم روس جیسے ممالک پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انڈیجنائزیشن کی طرف جانا ہو گا۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ ’اگر سپیئر پارٹس کی فوری ضرورت ہو تو افواج حکومت سے مطالبہ کر سکتی ہیں۔ لیکن فی الحال ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہو رہی ہے۔ ہمیں طویل مدتی نقطہ نظر اپنانا ہو گا اور ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔ مقامی سطح پر فوجی سازو سامان کی تیاری کے اس عمل کے ساتھ۔ یہ ہمیں آنے والے برسوں میں بچائے گا۔‘", "ریٹائرڈ ایئر کموڈور پرشانت دیکشت کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو پریشان کرنے والے کچھ مسائل ہو سکتے ہیں، لیکن مقامی سطح پر سازو سامان اور آلات بنانے کا عمل اتنا بُرا نہیں ہے۔", "انھوں نے انڈین فضائیہ کے لیے ایک نئے فوجی مال بردار طیارے کی مثال دی، جسے ٹاٹا اور ایئربس مل کر انڈیا میں تیار کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت 56 میں سے 40 سی-295 طیارے انڈیا میں تیار کیے جانے کا ارادہ ہے۔ ", "اُن کا کہنا ہے کہ انڈین فضائیہ میں 114 ملٹی رول لڑاکا طیاروں کو شامل کرنے کا کام بھی مقامی سطح پر طیاروں کی تیاری کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔", "انڈیا کی وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا کی مسلح افواج کے پاس ہتھیاروں کی کوئی کمی نہیں ہے اور مسلح افواج کسی بھی سکیورٹی چیلنج کا سامنا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔", "ان ذرائع کے مطابق موجودہ ’میک ان انڈیا‘ اقدام جدید ترین ہتھیار اور آلات فراہم کر رہا ہے جو نہ صرف دنیا کے بہترین ہتھیاروں اور آلات سے مقابلہ کرتے ہیں بلکہ کئی لحاظ سے وہ دنیا بھر میں دستیاب ہتھیاروں سے بہتر ہیں۔", "وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’جب ہماری مسلح افواج انڈیا میں تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوتی ہیں، تو ان ہتھیاروں اور آلات کی انفرادیت کی وجہ سے دشمنوں کو حیران کرنے کی عسکری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ ’دشمن ان ہتھیاروں کی صلاحیت سے بے خبر ہوتے ہیں جو درآمدی ہتھیاروں سے ممکن نہیں ہے۔‘", "دفاعی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف انڈین مسلح افواج اب اپنی دفاعی ضروریات مقامی صنعت سے پوری کر رہی ہیں، وہیں دوسری طرف جہاں ملکی صلاحیت نہیں ہے، وہاں انڈیا میں موجود عالمی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمز) سے خریدنے کی ضرورت ہے۔ اور اس ضمن میں دفاعی ہتھیار و آلات بنانے والی کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کو انڈیا میں سازو سامان تیار کرنے پر آمادہ کرنے کوششیں کی گئی ہیں۔", "ایئربس اور ٹاٹا کے اشتراک سے انڈیا میں سی-295 جنگی مال بردار طیاروں کی تیاری کا حالیہ فیصلہ اس کی ایک مثال ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس طرح کی پیداوار کے لیے معاشی استحکام موجود نہیں ہے تو حکومت غیر ملکی او ای ایمز سے ضروری آلات درآمد کرنے پر بھی غور کرتی ہے۔", "انڈیا کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے 2.2 لاکھ کروڑ روپے کے معاہدے اور 5.07 لاکھ کروڑ روپے مالیت کا عسکری ساز و سامان خریداری کے مختلف مراحل میں ہیں۔", "سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) عالمی سطح پر مسلح تصادم، فوجی اخراجات اور ہتھیاروں کی تجارت کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں کے کنٹرول جیسے موضوعات پر ڈیٹا، تجزیہ اور سفارشات فراہم کرتا ہے۔", "مارچ 2022 میں شائع ہونے والی سپری کی ایک رپورٹ کے مطابق 2012-16 اور 2017-21 کے درمیان انڈیا کی جانب سے ہتھیاروں کی درآمد میں 21 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود انڈیا 2017-21 کے درمیان سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والا ملک تھا۔", "اس عرصے کے دوران عالمی سطح پر اسلحے کی درآمدات میں انڈیا کا حصہ 11 فیصد تھا۔ اسلحے کی درآمد کے معاملے میں انڈیا کے بعد سعودی عرب، مصر، آسٹریلیا اور چین سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والے ممالک تھے۔ ", "رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012 سے 2016 اور 2017 سے 2021 کے دونوں ادوار میں روس انڈیا کو بڑے ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا لیکن ان دونوں ادوار کے درمیان روس سے انڈیا کی درآمدات کے حجم میں 47 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔", "خیال کیا جاتا ہے کہ اس کمی کی وجہ انڈیا کا ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کو مقامی سطح پر تیار کرنے پر زور دینا ہے۔", "رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 2017 اور 2021 کے درمیان فرانس سے انڈیا کی ہتھیاروں کی درآمدات میں دس گنا سے زیادہ اضافہ ہوا، جس سے فرانس انڈیا کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c1v20p2w2weo", "summary": "احسان داوڑ نے بتایا کہ وہ نہ تو کسی سیاسی جماعت کے رکن رہے ہیں اور جس وقت خڑ قمر کا واقعہ پیش آیا اس وقت وہ پشاور میں تھے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ ", "id": "c1v20p2w2weo", "article": ["احسان داوڑ سنہ 1995 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ تھے جبکہ گذشتہ کئی برسوں سے وہ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے طور پر فرائض ادا کر رہے ہیں", "’یہ لمحہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مجھے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ میرا نام کسی ایف آئی آر میں موجود ہے۔ پھر اچانک معلوم ہوا کہ انسداد دہشت گردی کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ انتہائی مطلوب شدت پسندوں کی فہرست میں میری تصویر شائع کر دی گئی ہے اور سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر دی گئی۔‘", "یہ کہنا ہے کہ پشاور میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سرکاری ادارے ’پی ڈی ایم اے‘ کے ترجمان احسان داوڑ کا جو ماضی میں صحافت کے پیشے سے منسلک رہ چکے ہیں۔ ", "احسان اس ساری صورتحال پر پریشان نظر آتے ہیں۔", "سابق سینیئر صحافی کا نام منگل کے روز پاکستان کے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا شروع ہوا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ خیبرپختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے ادارے ’سی ٹی ڈی‘ نے گذشتہ روز انتہائی مطلوب شدت پسندوں کی ایک فہرست جاری کی جس میں ’احسان اللہ‘ نامی شخص کا نام موجود ہے جس کے ساتھ تصویر اور دیگر تفصیلات احسان داوڑ کی ہیں۔ ", "سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ احسان انتہائی مطلوب شدت پسند ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں۔ عوام سے یہ بھی کہا گیا کہ ان کی گرفتاری میں مدد دینے پر انھیں دس لاکھ کا انعام دیا جائے گا۔ ", "یہ سب اس حقیقت کے باوجود ہو رہا تھا کہ احسان ایک سرکاری ادارے میں ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احسان نے کہا کہ ’اس فہرست میں احسان اللہ کے نام کے ساتھ اپنی تصویر اور تفصیلات کی موجودگی دیکھ کر مجھے ابتدا میں سخت صدمہ ہوا۔ مجھے دوستوں نے فون کر کے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی جاری کردہ نئی فہرست میں آپ کا نام اور تصویر موجود ہے۔‘ ", "انھوں نے مزید کہا کہ ان کا سرکاری کاغذات میں مکمل نام احسان الرحمان درج ہے مگر صحافتی حلقوں میں وہ اپنا نام احسان داوڑ لکھتے ہیں۔ ", "انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی فہرست میں نام احسان اللہ ہے اور ساتھ میری تصویر موجود ہے۔", "سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ فہرست جس میں احسان کی تصویر اور تفصیلات شامل ہیں", "خیبر پحتونخوا میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کی جانب سے منگل کے روز 152 انتہائی مطلوب شدت پسندوں کی فہرست جاری کی گئی، جس میں ان شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔", "اس فہرست میں چند معروف شدت پسند شامل ہیں جن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان اور تنظیم کے عہدیدار مکرم عرف عمر خراسانی کے نام نمایاں ہیں۔ مجموعی طور پر تمام ڈیڑھ سو سے زیادہ شدت پسندوں کے سر کی قیمت 23 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔", "انسداد دہشت گردی کے محکمے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احسان اللہ سینیئر صحافی کے نام کے اندراج پر معلومات حاصل کی گئی ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ احسان اللہ کا نام سی ٹی ڈی بنوں تھانے میں درج ایک ایف آئی آر میں شامل ہے۔ ", "سی ٹی ڈی کے مطابق ان کے حوالے سے ایف آئی آر 2019 میں درج کی گئی تھی جب شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ قمر کے مقام پر آرمی چوکی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ", "خڑ قمر تحصیل دتہ خیل میں یہ واقعہ 26 مئی 2019 کو پیش آیا تھا جس میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے تھے۔ ", "بنیادی طور پر خڑ قمر میں مقامی لوگ احتجاج کر رہے تھے اور اس احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد ان دونوں رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا اور انھیں چار ماہ تک ہری پور جیل میں رکھا گیا تھا اور بعد میں ان کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی۔ ", "سی ٹی ڈی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ احسان اللہ چونکہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو انھیں مفرور قرار دے دیا گیا تھا اور پھر ڈی پی اور شمالی وزیرستان کی جانب سے جون 2021 میں احسان اللہ کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کرنے کا کہا گیا تھا۔", "اس پر محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے مارچ 2022 میں اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے محکمے نے ان دنوں ایسے اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جن کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ", "اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست میں احسان اللہ کا نام اور تصویر کیسے آئی اس بارے میں انکوائری کی جا رہی ہے۔ ", "سی ٹی ڈی کے ایک اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فہرست محکمہ داخلہ کی جانب سے انھیں موصول ہوئی ہے اور یہ کہ ان تمام افراد کا ریکارڈ اور اس کی منظوری متعلقہ علاقے کے پولیس حکام کرتے ہیں۔ ", "شمالی وزیرستان کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ چونکہ احسان اللہ کا نام ایک ایف آئی آر میں درج ہے اور وہ مفرور تھے اس لیے ان لیے ان کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ", "خڑ قمر واقعے کے بعد سابق ممبران اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا (فائل فوٹو)", "شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے تعلق رکھنے والی سینیئر صحافی احسان داوڑ مختلف اخبارات، چینلز اور ریڈیو کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ ", "انھوں نے صحافت میں ماسٹرز کیا ہے اور وہ سنہ 1995 سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ احسان ماضی میں ریڈیو پاکستان کے قبائلی علاقوں کے ایک ریڈیو پراجیکٹ کا حصہ رہے ہیں۔ ", "احسان داوڑ نے بتایا کہ وہ 2018 میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارہ پی ڈی ایم اے سے منسلک ہیں۔ ", "سی ٹی ڈی کی جانب سے وضاحت کے بعد احسان داوڑ نے بتایا کہ وہ نہ تو کسی سیاسی جماعت کے رکن رہے ہیں اور جس وقت خڑ قمر کا واقعہ پیش آیا اس وقت وہ پشاور میں تھے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ ", "اُن کا کہنا تھا کہ ’اتنا بڑا ادارہ کیسے اتنا غلط کام کر سکتا ہے کہ جہاں نام کسی اور کا ہے اور باقی ڈیٹا میرا ڈال دیا گیا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’جب سے یہ فہرست سامنے آئی ہے میرے اہلخانہ اور دوست سخت پریشان ہیں۔‘ ", "سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اس فہرست کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سخت رد عمل آیا ہے۔ ایکس پر سینیئر صحافی احسان اللہ ٹیپو نے اس لسٹ کے بارے میں لکھا ہے کہ ’یہ کیا مذاق ہے؟‘ ", "انھوں نے ایکس پر ہی اپنے ایک اور پیغام میں لکھا ’کہ اس فہرست میں ٹی ٹی پی کے ایک رہنما کے نام کے سامنے تصویر کسی اور شخص کی لگائی گئی ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c2x4vzrxx48o", "summary": "تہران آمد پر فٹبال سٹار رونالڈو کو نہ ایرانی حکام بلکہ فینز کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے پُرتپاک استقبال دیا گیا۔ مگر بعض مبصرین نے اسے ایران کی صورتحال کو ’وائٹ واش‘ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ", "id": "c2x4vzrxx48o", "article": ["سعودی کلب النصر کے پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ریاض سے بذریعہ پرواز تہران پہنچے تو ایرانی فینز اور حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔", "19 ستمبر کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) چیمپیئنز لیگ میں النصر کا مقابلہ ایرانی کلب پرسپولیس سے ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی تہران کا آزادی سٹیڈیم کرے گا۔ ", "ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق رونالڈو کے علاوہ ٹیم کے بڑے کھلاڑی بشمول ساڈیو مین تہران پہنچنے والے سکواڈ میں شامل ہیں۔ ", "ٹیم کی آمد پر کرسٹیانو رونالڈو کے متعدد ایرانی فینز ان سے ملنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ جبکہ النصر کے استقبال کے لیے پرسپولیس کلب کے عہدیدار اور ایران میں سعودی عرب کے کچھ سفارت کار بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔", "رونالڈو اور النصر کے دیگر کھلاڑیوں کے ہوٹل کے باہر فینز موجود", "اخبار خبر ورزشی کے مطابق رونالڈو اور دیگر کھلاڑیوں کو بذریعہ بس ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔ بیچ میں وہ کہیں نہ رُکے اور ان کے ساتھ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ تھا۔ سڑکوں پر روڈ بلاک بھی لگائے گئے تھے۔ ", "ایرانی حکام نے ایئرپورٹ کے راستے کی تزئین و آرائش بھی کی۔", "پیر کو آزادی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری رہی۔ جبکہ کھلاڑی تہران کی لگژری رہائش گاہوں میں سے ایک اسپیناس ہوٹل میں قیام کر رہے ہیں۔ ", "ایرانی میڈیا کے مطابق النصر کے کھلاڑی آج شام آزادی سٹیڈیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث پریکٹس نہیں کر سکے کیونکہ وہ ہوٹل سے نکلنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ", "پرسپولیس کلب کے سربراہ رضا درویش نے کہا ہے کہ رونالڈو اور ساڈیو مانے کو تحفوں میں دو ریشمی قالین دیے گئے ہیں۔ رونالڈو کو دیے گئے کارپیٹ پر ان کا نام ’سی آر سیون‘ بھی لکھا ہے۔ ", "ایرانی میڈیا کے مطابق النصر کے کھلاڑی آج شام آزادی سٹیڈیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث پریکٹس نہیں کر سکے کیونکہ وہ ہوٹل سے نکلنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ", "پرسپولیس کلب کے سربراہ رضا درویش نے کہا ہے کہ رونالڈو اور ساڈیو مانے کو تحفوں میں دو ریشمی قالین دیے گئے ہیں۔ رونالڈو کو دیے گئے کارپیٹ پر ان کا نام ’سی آر سیون‘ بھی لکھا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "مگر تہران میں دنیا کے سب سے بڑے فٹبال سٹار کی موجودگی کے علاوہ ایرانی حکام کی جانب سے کیے گئے خصوصی اقدامات بھی زیر بحث ہیں۔ ", "فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے ایران میں سعودی کلبوں کی موجودگی کو اپنی ’انتظامیہ کی کامیابی‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے 13 ستمبر کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’یقینی طور پر اگر میری کوششیں اور مشاورت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔ ورنہ ہم ایران میں رونالڈو جیسے ستاروں کو نہ دیکھ پاتے۔‘ ", "تہران کے اخبار ہمشہری نے آج لکھا کہ ’تہران میونسپلٹی نے ہوائی اڈے سے ہوٹل تک کے راستے میں بینرز لگائے ہیں۔ انھوں نے پرتپاک انداز میں رونالڈو اور النصر ٹیم کا استقبال کیا ہے۔‘", "ایران سیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ النصر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایران میں پُرسکون رہائش کے لیے بغیر پابندیوں والے سِم کارڈ دیے گئے ہیں اور اس معاملے نے ایک تنازع کو جنم دیا ہے۔ ", "ان خصوصی سِم کارڈز کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑی بلا رکاوٹ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ وہ سہولت ہے جو ایرانی شہریوں کو میسر نہیں۔ ", "ایران میں انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندیاں موجود ہے جس میں ہزاروں ویب سائٹس، میسجنگ ایپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی معطل ہے۔ گذشتہ سال ستمبر میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ان پابندیوں میں اضافہ کیا گیا۔ ", "مبصرین کے مطابق بظاہر یہ لگتا ہے کہ ایرانی حکام فٹبال سٹار کی آمد کے ذریعے ملک کی صورتحال کو مثبت انداز میں دکھانا اور ’وائٹ واش‘ کرنا چاہتے ہیں۔ ", "سوشل میڈیا پر متعدد معروف ایرانی شخصیات نے رونالڈو کے ساتھ حکومتی اہلکاروں کے امتیازی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ہی سلوک ایرانی قوم کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔", "رواں ماہ پرسپولیس کلب کے صدر رضا درویش نے مقامی ٹی وی کو بتایا تھا کہ النصر کے کھلاڑیوں کو انٹرنیٹ تک مکمل رسائی دی جائے گی۔ ’میں نے ایران سیل کے سی ای او سے بات کی ہے اور انھیں کہا ہے کہ ہم کھلاڑیوں اور حکام کو ایران سیل کو ایسے سم کارڈز دینا چاہتے ہیں جن میں بغیر پابندیوں کے انٹرنیٹ تک رسائی ہو، تاکہ وہ ایران پہنچنے سے لے کر روانگی تک یہ سہولت استعمال کر سکیں۔‘", "سینماٹوگرافر پرویز پرستووی نے ایک تنقیدی پوسٹ میں کہا کہ: ’رونالڈو اور النصر کے قافلے کی تہران میں موجودگی 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی۔۔۔ باقی ملک کو بھی اپنی ساکھ بچانے کا حق ہے۔‘", "انھوں نے اس کا موازنہ ڈاکٹر مہر جوئی کی فلم ’مومز گیسٹ‘ سے کیا اور ایرانی حکام سے پوچھا کہ ’ایک مشہور مہمان کے عارضی قیام نے آپ کو اتنا پریشان کیوں کر دیا؟‘", "ایران کے وزیر سیاحت و ثقافتی ورثہ عزت‌ الله ضرغامی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’رونالڈو یہاں ہیں۔ اگر وہ اپنی بیوی سے کال پر بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایپس انسٹال کر کے ان سے باآسانی بات کر سکیں گے۔‘", "بعض مبصرین کے مطابق یہ ایران کی صورتحال کو مثبت انداز میں دکھانے کی کوشش ہے۔ ", "جیسے نازنین نور تبصرہ کرتی ہیں کہ ’ایرانی خواتین کے لیے مردوں کے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنا اب بھی غیر قانونی ہے۔ رونالڈو کو بلا روک ٹوک انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے گی جبکہ ایرانیوں کو حکومت کی مسلسل محدود رسائی اور جبر کا سامنا ہے۔‘", "آریا نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ رونالڈو کو (قالین کا) اتنا مہنگا تحفہ کیوں مل رہا ہے؟ اس کے بجائے پرسپولیس اپنے قرضوں کی ادائیگی کیوں نہیں کرتا؟ رونالڈو نے ایران یا ایرانیوں کے لیے کیا کیا ہے؟‘", "تاہم بہت سے لوگوں نے فٹبال سٹار کے لیے تحفوں پر خوشی بھی ظاہر کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ رونالڈو کے لیے ہینڈ میڈ ایرانی قالین، ایران کو معلوم ہے کہ بہترین کھلاڑی کا استقبال کیسے کیا جانا چاہیے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-57563434", "summary": "عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ عالمی شیئرنگ سکیم کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے غریب ممالک کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے ممالک میں ویکسین پروگرام جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں ہیں۔", "id": "fce3112e-e29a-4b2d-a03f-d3f38a1fb8e7", "article": ["عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ عالمی شیئرنگ سکیم کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے غریب ممالک کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے ممالک میں ویکسین پروگرام جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں ہیں۔", "ڈبلیو ایچ او کے سینیئر مشیر ڈاکٹر بروس آئلورڈ نے کہا ہے کہ کوویکس پروگرام کے تحت 131 ممالک کو ویکسین کی 90 ملین خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔", "تاہم ان کا کہنا ہے کہ وائرس اب بھی دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور کے پیش نظر ویکسین فراہمی کی یہ مقدار انسانی آبادیوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ناکافی ہے۔", "ویکسین کی عدم دستیابی ایک ایسے موقع پر سامنے آ رہی ہے جب بیشتر افریقی ممالک میں انفیکشن کی تیسری لہر جاری ہے۔", "پیر کے روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے دولت مند ممالک کی جانب سے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اُن کے ملک میں حالیہ دنوں میں وائرس کے پھیلاؤ میں بہت تیزی دیکھی گئی مگر دوسری جانب ویکسین بڑی مقدار میں دستیاب نہیں ہے۔", "مسٹر رامافوسا نے کہا کہ براعظم افریقہ کے ممالک کے لیے اب تک ویکسین کی صرف 40 ملین خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اور یہ شرح آبادی کے تناسب سے دو فیصد سے بھی کم ہے۔", "انھوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اُن کی حکومت کویکس کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ میں مزید ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک علاقائی پروگرام پر کام کر رہی ہے۔", "کوویکس کو گذشتہ سال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 کی خوراکیں دستیاب ہوں اور اس کے لیے امیر ممالک غریب ممالک کی مدد کی غرض سے ویکسین کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات پر سبسڈی دیتے ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ڈبلیو ایچ او اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی سربراہی میں قائم ہونے والی کوویکس نے ابتدائی طور پر 2021 کے آواخر تک دنیا بھر میں ویکسین کی دو ارب خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔", "ان میں سے بیشتر خوراکین غریب ممالک کو عطیہ کی جا رہی ہیں، کوویکس کو امید ہے کہ وہ ہر غریب ملک میں کم سے کم 20 فیصد آبادی کو ویکسین کرنے کے لیے خوراکیں فراہم کر سکے گی۔", " تاہم ویکسین کی تقسیم میں مینوفیکچرنگ میں تاخیر اور رسد میں خلل کے باعث مسئلہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ غریب ممالک جو مکمل طور پر کوویکس کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ویکسین پر انحصار کرتے ہیں وہاں اس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔", "یوگینڈا، زمبابوے، بنگلہ دیش سمیت بہت سے ایسے ممالک ہیں جنھوں نے حالیہ دنوں میں ویکسین کی قلت کی اطلاع دی ہے۔ ", "پیر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی بریفنگ میں ڈاکٹر آئلورڈ نے سخت الفاظ میں مختلف ممالک میں ویکسین کی قلت کے مسئلے پر بات کی ہے۔", "ڈاکٹر آئلورڈ نے کہا کوویکس پروگرام میں شامل 80 کم آمدنی والے ممالک میں سے نصف کے پاس ویکسین پروگرامز کو جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین دستیاب نہیں ہے۔", "انھوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان ممالک سے جو خبریں موصول ہو رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ 80 ممالک میں سے نصف ممالک کے پاس ویکسین کا سٹاک ختم ہو گیا ہے اور یہ ممالک مزید ویکسین کی فراہمی کی درخواست کر رہے ہیں۔ 'حقیقت یہ ہے کہ شاید حالات کچھ اس سے زیادہ ہی خراب ہوں۔'", "انھوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے قلت کے خاتمے کے لیے اپنے اپنے ملک میں متبادل انتظامات کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے سخت نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ممالک ٹیکوں کے لیے مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔", "چونکہ غریب ممالک میں ویکسین کی رسد میں دشواری کا سامنا ہے اسی لیے کچھ دولت مند ممالک، جن کے پاس ویکسین کی اضافی خوراکیں موجود ہیں، کوویکس اور دیگر ذرائع سے ویکسین کے عطیات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔", "پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ امریکہ نے ضرورت مند ممالک کو ویکسین کی 55 ملین خوراکیں عطیہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔", "ان میں سے 41 ملین خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت تقسیم کی جائیں گے، جبکہ باقی 14 ملین خوراکیں ممالک کو ترجیحی ممالک میں بانٹ دی جائیں گی۔", "ویکسین کا یہ عطیہ ان 500 ملین خوراکوں میں شامل نہیں ہے جو امریکہ پہلے ہی کوویکس کے ذریعے عطیہ کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ صدر بائیڈن نے یہ وعدہ اس ماہ کے شروع میں بڑی اقتصادی طاقتوں، جی سیون، کے سربراہی اجلاس میں کیا تھا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3g0mpjnl87o", "summary": "پاکستانی کھلاڑی سیف اللہ سولنگی نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے سپیشل اولمپک گیمز کے \n پاور لفٹنگ مقابلوں میں دو گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔", "id": "c3g0mpjnl87o", "article": ["’امی ابو نے کہا تھا کہ اگر میں چاہوں تو سب کچھ کر سکتا ہوں، مجھے کوئی نہیں ہرا سکتا۔ جب مقابلے کے دوران میرا نمبر آیا تو بس ایک ہی سوچ تھی کہ میں نے جیتنا ہے اور ہر حال میں جیتنا ہے۔‘", "’میں خود اعتمادی سے آگے بڑھا اور مقابلہ جیت کر باہر آیا تو سب مجھے مبارک باد دے رہے تھے کہ جتنا وزن میں نے اٹھایا، اتنا اٹھانا اب کسی اور کے بس کی بات نہیں۔‘", "یہ کہنا ہے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے سپیشل اولمپک گیمز کے پاور لفٹنگ مقابلوں میں دو گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی سیف اللہ سولنگی کا۔ ", "سیف اللہ سولنگی نے بیک سکواٹ میں 90 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا، ڈیڈ لفٹ میں 115 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا اور پھر کمبائنڈ کیٹگری میں 245 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ", "کراچی کے رہائشی سیف اللہ سولنگی کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع دادو سے ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے ان جذباتی لمحات کا تذکرہ کیا جب ان کو میڈل پہنائے گئے۔ ", "’میڈل پہنتے ہوئے میرے آنسو خوشی کے آنسو تھے۔ مجھے وہاں پر سب نے گلے لگایا، مبارک باد دی۔ امی، ابو اور میری بہنیں خوش تھیں۔ میں نے یہ مقابلے جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی۔ نہ دن دیکھا، نہ رات دیکھی۔‘", "سیف اللہ سولنگی مجموعی طور پر چار میڈل حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔ انھوں نے بعد میں اپنے ساتھوں کے ساتھ مل کر فتح کا جشن بھی منایا۔ ", "وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتے ہیں لیکن اب ان کی نظریں مستقبل میں ہونے والے مقابلوں پر ہیں۔ ", "’اس کے بعد کئی مقابلوں میں میڈل جتینے کی کوشش کروں گا۔ وکڑی سٹینڈ پر کھڑے ہونے کا اپنا ہی مزہ ہے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سیف اللہ کو کھیلوں سے رغبت ہے۔ سائیکلنگ، تیراکی۔۔۔ غرض انھوں نے بہت سے کھیلوں میں حصہ لیا۔", "لیکن وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے مزہ پاور لفٹنگ ہی میں آیا کیونکہ یہ طاقت اور تکینک کا کھیل ہے۔ اس میں ہر کھلاڑی اپنی طاقت اور ہنر دکھاتا ہے۔‘ ", "لیکن صرف چند سال قبل ہی پاور لفٹنگ شروع کرنے والے سیف اللہ سولنگی نے اتنی جلدی یہ سب کیسے سیکھا؟", "وہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے جب پاور لفٹنگ شروع کی اور پاکستان میں مقابلے جیتنا شروع کیے تو ان کے ہنر کو سراہا گیا۔", "’میرے کوچ اور استادوں نے کہنا شروع کر دیا کہ میں سپیشل اولپمکس میں بھی میڈل جیت سکتا ہوں۔ یہ بات میرے دل و دماغ میں بیٹھ گئی۔ بس اس کے بعد میں نے دن رات محنت کی۔‘", "لیکن ان کی محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ گھر والوں اور ساتھیوں کی حوصلہ افزائی نے بھی ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ", "سیف اللہ سولنگی کہتے ہیں کہ ’جب مقابلے کے دوران لفٹنگ کے لیے میرا نام پکارا گیا تو اس وقت مجھے لگا کہ میرے کوچ اور میرے ساتھیوں کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں۔‘", "’مجھے لگا کہ میرے ماں باپ، بہنیں اور خاندان والے میری طرف دیکھ رہے ہیں۔‘ مقابلہ سخت تھا لیکن سیف اللہ کو اپنی صلاحیت اور ٹریننگ پر اعتماد تھا۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے پتا چل گیا تھا کہ کتنا وزن اٹھانا ہے تو فتح مل سکتی ہے۔ مجھے لگا کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔‘ ", "’میں خود اعتمادی سے آگے بڑھا اور پھر پورے اعتماد کے ساتھ مقابلہ جیت کر باہر آیا تو سب مجھے مبارک باد دے رہے تھے کہ جتنا وزن میں نے اٹھایا، اتنا اٹھانا اب کسی اور کے بس کی بات نہیں تھی۔‘", "سیف اللہ سولنگی کے والد سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں۔ ان کی تربیت اور دیکھ بھال مکمل طور پر ان کی والدہ زاہدہ سفیر نے کی۔ ", "زاہدہ سفیر تین بچوں کی ماں ہیں۔ سیف اللہ کے علاوہ ان کی دو بیٹیاں ہیں اور سیف اللہ سولنگی کا نمبر دوسرا تھا۔ ", "وہ بتاتی ہیں کہ سیف اللہ کے بچپن میں ان کو علم نہیں ہوا کہ وہ سپیشل ہیں۔ ", "’یہ جب بچپن میں بولتا نہیں تھا تو سب کہتے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، سکول جائے گا تو بولنے لگے گا۔‘ ", "لیکن سکول شروع ہوا تو بھی سیف اللہ چپ ہی رہے۔ ’یہ کوئی دوست نہیں بناتا تھا، بس الگ تھلگ سا رہتا تھا۔‘ ", "’اس کے سکول کے اساتذہ اور پرنسپل نے ہمیں کہا کہ سیف اللہ سولنگی عام بچوں کے سکول میں تعلیم حاصل نہیں کر سکے گا، اس کو سپیشل بچوں کے سکول میں داخل کروایا جائے۔ وہ اس کی تعلیم و تربیت کریں گے تو یہ بہتر ہو جائے گا اور بولنا شروع کر دے گا۔‘", "پھر زاہدہ سفیر نے سیف اللہ کو نمائش چورنگی کے سکول ایس ار سی ایس میں داخل کروایا۔ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔ زاہدہ بتاتی ہیں کہ ’شروع میں پابندی تھی کہ مجھے سکول ہی میں موجود رہنا ہوگا۔‘", "’میں صبح آٹھ بجے جاتی اور دو بجے تک سکول ہی میں رہتی تھی۔ کافی عرصے تک اس طرح چلتا رہا۔‘ ", "’کچھ عرصے کے بعد انھوں نے کہا کہ اب ضرورت نہیں رہی مگر مجھے سمجھ آ گئی تھی کہ میرے بیٹے کو میری ضرورت ہے جس کے بعد میں نے اس کو تنہا نہیں چھوڑا۔‘", "زاہدہ سفیر کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس کو گھر سے کبھی باہر نہیں نکلنے دیا۔ اس کو گھر میں مصروف رکھنے کا انتظام کیا۔ اس کو خود پارک لے کر جاتی تھی۔‘", "زاہدہ سفیر کہتی ہیں کہ ’میری زندگی کا مقصد سیف اللہ سولنگی کی ایسی تربیت کرنا تھا کہ وہ معاشرے کے لیے کار آمد بنے۔‘", "ان کی اس توجہ کے تنائج جلد ہی نظر آنا شروع ہو گئے۔", "وہ بتاتی ہیں کہ ’سیف نے سکول میں بہت کچھ سیکھا۔ سکول والوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد اس نے کھیلوں میں بہتر سے بہتر کارگردگی دکھانا شروع کی۔‘", "زاہدہ کہتی ہیں کہ ’مجھے بھی لگا کہ یہ اس کے لیے بہت اچھا ہے اسی لیے ہم نے اس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔‘ ", "سیف اللہ کے خاندان نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ’ہم نے سیف اللہ کو سمجھایا کہ تم بہت باصلاحیت ہو۔‘", "’جب وہ ملکی سطح پر یا مقامی سطح پر بھی کھیلوں میں کوئی مقابلہ جیت لیتا تو ہم سب خاندان والے اس کو انعام دیتے تھے۔‘", "پھر وہ دن آیا جب سیف اللہ کو سپیشل اولپمک مقابلوں کے لیے چنا گیا۔ ", "زادہ بتاتی ہیں کہ سپیشل اولمپک کے لیے اس کا انتخاب ہوا تو ’اس کے والد اس کو روز فون کرکے کہتے کہ تم نے یہ مقابلہ جیتنا ہوگا۔ میں بھی کہتی کہ جب تم جیتو گے تو ہم بہت جشن منائیں گے۔‘ ", "’وہ ہمیشہ کہتا تھا کہ میں جیت کر ہی واپس آؤں گا، سر دھڑ کی بازی لگا دوں گا۔ اب وہ بہت خوش ہے اور ہمیں بھی لگتا ہے کہ ہماری اور اس کے استادوں کی محنت رنگ لے آئی ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60495265", "summary": "ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ نے 30 نومبر 2019 کو ہی رپورٹ مکمل کر کے محکمہ داخلہ کو بھیج دی لیکن اس رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم اب اس کی ایک نقل بی بی سی نے حاصل کر لی ہے۔", "id": "5687d8a4-390e-4eb1-92aa-09fd7cc8772c", "article": ["سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نمرتا چندانی کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کی گئی عدالتی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ نمرتا کو گلا گھونٹ کر ہلاک نہیں کیا گیا بلکہ ان کی موت ’خودکشی‘ تھی۔", "یہ واقعہ 16 ستمبر 2019 کو پیش آیا تھا جب بختاور ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل کے کمرے سے بی ڈی ایس کے آخری سال کی طالبہ نمرتا چندانی کی لاش ملی تھی۔ ", "اس واقعے پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے جس کے بعد حکومت سندھ نے عدالتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ نے 30 نومبر 2019 کو رپورٹ مکمل کر کے محکمہ داخلہ کو بھیج دی تھی لیکن اس رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ تاہم اب اس رپورٹ کی ایک نقل بی بی سی نے حاصل کر لی ہے۔", "اس رپورٹ میں عدالتی تحقیقات کے دوران نمرتا کے ساتھ کمرے میں رہنے والی دو طالبات، ساتھ پڑھنے والی طالبات، یونیورسٹی انتظامیہ، ملازمین، پولیس حکام اور میڈیکو لیگل افسر سمیت 45 افراد کے انٹرویوز لیے گئے تھے۔ ", "یہ تحقیقات دو نکات کے گرد کی گئی تھیں کہ وہ کون سے حالات تھے جن میں نمرتا چندانی کی لاش ہاسٹل کے کمرہ نمبر 47 سے ملی اور نمرتا کی موت کی کیا وجوہات تھیں؟", "ذیل میں دی گئی تفصیلات کچھ قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔ ", "نمرتا کی روم میٹس نے تحقیقاتی افسر کو بتایا ہے کہ دوپہر دو بجے وہ کالج سے واپس آئیں تو دیکھا کہ نمرتا کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ اُنھوں نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ کمرے کے دروازے میں ایک سوراخ تھا جس سے دیکھا تو نمرتا کا آدھا جسم ایک پلنگ اور آدھا دوسرے پلنگ پر تھا، جس کے بعد وہ گارڈ کے پاس گئیں اور اس کو دروازہ توڑنے کے لیے کہا۔", "شور شرابے پر دیگر طالبات بھی متوجہ ہوئیں، چوکیدار نے دروازہ توڑا تو دیکھا گیا کہ نمرتا بے سدھ پڑی تھیں، اُن کا جسم ٹھنڈا ہو چکا تھا، سیاہ رنگ کا دوپٹہ ان کی گردن کے گرد لپٹا ہوا تھا اور جسم کا رنگ نیلا ہو گیا تھا۔", "ہاسٹل وارڈن نے تحقیقاتی افسر کو بتایا کہ وہ 16 ستمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ڈیوٹی پر تھی، اُنھوں نے نمرتا کو راہداریوں میں دیکھا تھا، وہ نارمل اور خوشگوار موڈ میں تھیں اور اُن کے ہاتھ میں موبائل تھا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی کے بیان کے مطابق یونیورسٹی میں 100 سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جن میں سے 43 کی نگرانی ان کا دفتر کرتا ہے، ان میں سے سات کیمرے جن سے زوم کیا جا سکتا ہے کالج کے مرکزی مقامات پر نصب ہیں اور کچھ کیمرے کالج کے گرلز ہاسٹل کی جانب جانے والی سڑک پر بھی موجود ہیں تاہم گرلز ہاسٹل کے دروازے اور راہداری میں کوئی کیمرا نہیں لگا ہوا۔", "وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے لمحہ بہ لمحہ مشاہدہ کیا ہے مگر واقعے والے روز کوئی مشکوک شخص سٹوڈنٹ ہاسٹل جاتے ہوئے نظر نہیں آیا۔ ", "عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی افسر نے سینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)، یونیورسٹی کے رجسٹرار پرووسٹ اور ڈپٹی پرووسٹ کی موجودگی میں جائے وقوع کا دورہ کیا جس کے تحت مذکورہ کمرہ نمبر 47 ہاسٹل نمبر تین کی پہلی منزل پر ہے، کمرے کا داخلی دروازہ راہداری میں ہے جبکہ دو کھڑکیاں ہیں ایک اگلی دیوار اور ایک عقبی دیوار میں ہے جو جالی سے سیل تھیں۔", "’میں نے مشاہدہ کیا کہ کسی کی مدد کے بغیر ہاسٹل کی پچھلی دیوار سے کوئی کمرے کے اندر داخل نہیں ہو سکتا، زمینی منزل پر کچھ طالبات غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف تھیں، کسی فرد کو عقبی حصے سے کمرے میں داخل ہونے کا کوئی موقع دستیاب نہیں، جبکہ دروازے سے اندر داخل ہونے کی بھی کوئی شہادت نہیں ملی، سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی کسی اجنبی کے ہاسٹل کے اندر داخل ہونے کا سراغ نہیں ملا۔‘", "رپورٹ میں چانڈکا میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے فورنزک میڈیسن ڈاکٹر رشید احمد خان کی رپورٹ اور بیان کو شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر رشید احمد خان نے بتایا ہے کہ نمرتا کے چہرے، ہاتھوں، پیروں پر کسی قسم کے تشدد کا نشان نہیں تھا، گردن کے اگلے حصے میں لیگیچر (پھندے) کا نشان تھا جو 22 سینٹی میٹر لمبا اور 1.5 سیٹی میٹر چوڑا تھا جبکہ پچھلے حصے پر کوئی نشان نہیں تھا۔ ", "تحقیقاتی افسر نے منطقی انجام پر پہنچتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ڈاکٹر رشید کی شہادت سے معلوم ہوتا ہے کہ گلے پر موجود نشان زیادہ تر خودکشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔‘ اس کے برعکس (میڈیکولیگل افسر) ڈاکٹر امرتا مخمصے کی شکار ہیں کہ یا تو اُن کا گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے یا اُنھوں نے لٹک کر خودکشی کی ہے، جبکہ نشان سے واضح ہے کہ ان کا گلا نہیں گھونٹا گیا اور گلے کے گرد نشان نہیں تھا۔ ", "’میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نمرتا کی موت خودکشی تھی، میرے (نتائج) ابتدائی ہیں، ان کو عدالتی کارروائی یا کسی ادارے کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔‘", "عدالتی رپورٹ کے مطابق نمرتا اور اُن کے قریبی کالج کے دوستوں مہران ابڑو اور عالیشان میمن کے موبائل فونز کا فارنزک بھی کروایا گیا اور تحقیقاتی افسر نے ان کے درمیان بات چیت کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ ", "عالیشان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان کے علاوہ کالج میں نمرتا کے مرد دوست نہیں تھے، ان کے خاندانی مسائل تھے، والدین ان کی سرگرمیاں کالج تک محدود رکھنا چاہتے تھے، وہ مہران ابڑو سے زیادہ قریب تھیں، وہ ان کے گھر بھی جاتی اور وہاں رہتی بھی تھیں۔", "عالیشان کے مطابق نمرتا کے ٹیکسٹ میسج میں اُنھوں نے محسوس نہیں کیا کہ وہ زندگی کا خاتمہ کرنے جا رہی ہیں، وقوعہ کے روز 11 سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان نمرتا نے اُنھیں ٹیکسٹ میسج بھیجا کہ وہ زبانی امتحان کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، جس پر عالیشان نے اُن سے لائبریری آ کر ساتھ تیاری کرنے کے لیے کہا۔", "عالیشان کے مطابق ’اس نے ایک بار پوچھا تھا کہ اگر کوئی غیر مسلم لڑکی مجھے سے شادی کرنا چاہے تو میں کیا کروں گا، تو میں نے جواب دیا تھا کہ اگر والدین نے اجازت دی تو میں شادی کروں گا۔‘ ", "مہران ابڑو نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ نمرتا اپنے خاندانی مسائل بھی اُنھیں بتاتی تھیں اور وہ ڈپریشن اور بے چینی کی شکار تھیں۔", "مہران ابڑو کے مطابق نمرتا نے ابتدائی دنوں میں بتایا تھا کہ کراچی میں اُن کے والدین اُنھیں اپنی سہیلیوں کے ساتھ بھی گھر سے باہر جانے نہیں دیتے تھے، وہ خاندان کی جانب سے عدم توجہی اور محبت کے فقدان کی بھی شکایت کرتی تھیں، اور غیر ضروری پابندیوں کی وجہ سے انٹر کے دوران اُنھوں نے خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔‘", "مہران کے مطابق وہ خود کو ’ونڈر گرل‘ تصور کرتی تھیں، ان کو یہ بھی شکایت تھی کہ اُن کا خاندان زندگی کے ہر شعبے میں ان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، بی ڈی ایس میں داخلے سے قبل اُنھوں نے بحریہ یونیورسٹی کراچی میں سیلف فنانسنگ پر داخلہ لیا تھا۔ اُن کا خاندان اُن کا مذاق اڑاتا تھا کہ نمرتا نے ہمارے پیسوں پر داخلہ لیا جس سے وہ ڈپریشن میں آ گئیں، پھر اُنھوں نے تیاری کی اور بی ڈی ایس میں میرٹ پر داخلہ حاصل کیا۔", "’وہ اکثر ہمارے گھر میں میرے گھر والوں کے ساتھی رہتی تھیں، ہم شادی کے لیے رضامند تھے لیکن وہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں تھی جس کی وجہ سے اپنے والدین کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔‘ ", "تحقیقاتی افسر نے لکھا ہے کہ کسی بھی گواہ اور خاندان نے نمرتا کی نجی زندگی پر بات نہیں کی، عالیشان میمن اور مہران ابڑو نے اس سے پردہ اٹھایا، اس کی تصدیق واٹس ایپ پیغامات سے بھی ہوتی ہے۔ ", "تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ ’میں نے باریک بینی سے کال ڈیٹا ریکارڈز (سی ڈی آر) اور رپورٹس کا جائزہ لیا ہے، مہران ابڑو کے نمرتا کے ساتھ قریبی مراسم تھے اور وہ مایوس تھیں کہ وہ اس سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں تھا اور اس کے علاوہ والدین کا بھی جارحانہ رویہ تھا۔ مہران ابڑو کی خود غرضی ظاہر ہوتی ہے اور وہ مذہب کا فائدہ لینا چاہ رہا تھا، اس کی غفلت انضباطی کارروائی اور تحقیقات کی متقاضی ہے۔‘", "رپورٹ میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر کی اہلیت اور قابلیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور ہاسٹل میں وارڈن، ڈپٹی پرووسٹ اور پرووسٹ کی غیر حاضری کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔", "یاد رہے کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نہ ہی کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے، اس عرصے میں ایک اور طالبہ نوشین کی کمرے سے پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش مل چکی ہے اور اس واقعے کی بھی عدالتی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/ckvp7k1kveeo", "summary": "لیجنڈز لیگ 2023 میں ایک میچ کے دوران سابق بلے باز گوتم گمبھیر اور سابق فاسٹ بولر سری سانتھ کے درمیان گرما گرم بحث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔", "id": "ckvp7k1kveeo", "article": ["لیجنڈز لیگ 2023 میں ایک میچ کے دوران سابق بلے باز گوتم گمبھیر اور سابق فاسٹ بولر سری سانتھ کے درمیان گرما گرم بحث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔", "بدھ کو انڈین کیپٹلز اور گجرات جائنٹس کے درمیان ایلیمینیٹر میچ کے دوران ہونے والی گرما گرمی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔", "اگلے دن اپنے انسٹاگرام چینل پر لائیو آتے ہوئے سری سانتھ نے کہا کہ گوتم گمبھیر انھیں لائیو ٹیلی ویژن چینل پر بار بار ’فکسر‘ کہہ رہے تھے۔", "انھوں نے کہا کہ ’میں نے ایک بھی غلط لفظ استعمال نہیں کیا۔ آپ لوگ سچ کا ساتھ دیں۔ وہ نہ صرف میرے ساتھ بلکہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ایسا کرتا رہا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ انھوں نے یہ کیوں شروع کیا۔‘", "سری سانتھ نے مزید کہا کہ ’ان کی ٹیم کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ سکسر، سکسر کہہ رہا تھا، جبکہ اس نے کہا ہے کہ تم فکسر ہو، فکسر ہو۔ یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ میں اسے اسی وقت چھوڑنے کا سوچ رہا ہوں، لیکن اس کے لوگ اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹ کا شکار نہ ہوں۔‘", "انھوں نے کہا کہ گوتم گمبھیر کے پاس پیبلک ریلیشنز کی ایک بڑی ٹیم اور بہت زیادہ پیسہ ہے اور وہ اس کے ذریعے سوشل میڈیا پر یہ غلط پیغام پھیلا رہے ہیں جبکہ وہ (سری سانتھ) ایک عام سے آدمی ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسا نہیں ہے۔ ", "ایک اور ویڈیو میں سری سانتھ نے کہا کہ ’گوتم ہمیشہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بلاوجہ لڑتے رہے ہیں اور وہ اپنے سینیئر کھلاڑیوں کی عزت بھی نہیں کرتے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ایسا ہی ہوا ہے اور بنا کسی وجہ سے گوتم نے ایسی باتیں کہیں جو انھیں نہیں کہنی چاہیے تھیں۔ ’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے۔ انھوں نے کرکٹ فیلڈ میں جو الفاظ استعمال کیے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔‘", "اس کے بعد گوتم گمبھیر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ جب پوری دنیا توجہ حاصل کرنے کے پیچھے بھاگ رہی ہے تو ایسی صورتحال میں مسکرانا ہی بہتر ہے۔", "ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ مسکراہٹ بہترین جواب ہے۔", "اس پوسٹ پر سری سانتھ نے بھی جواب دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ آپ نے کھلاڑی اور بھائی ہونے کی تمام حدیں پار کر دیں اور اس سے بڑھ کر آپ لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں پھر بھی آپ ہر کرکٹر سے جھگڑتے رہتے ہیں۔", "سری سانتھ نے لکھا کہ ’آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ میں صرف مسکرایا اور آپ نے مجھے پر فکسر کا لیبل لگا دیا۔ کیا آپ سپریم کورٹ سے بھی بالاتر ہیں؟ آپ کو اس طرح بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ امپائرز سے بھی بدسلوکی کرنے کے بعد آپ مسکراتے رہے۔‘", "انھوں نے لکھا کہ ’آپ ایک مغرور انسان ہیں اور آپ اپنے مداحوں کی عزت بھی نہیں کرتے جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔ کل تک میں آپ کی اور آپ کی فیملی کی بہت عزت کرتا تھا۔ تاہم، آپ نے صرف ایک بار نہیں بلکہ سات سے آٹھ بار تضحیک آمیز لفظ فکسر کا استعمال کیا اور آپ نے امپائرز اور مجھے مشتعل کرنے کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے۔‘", "سری سانتھ نے لکھا کہ ’اگر کوئی شخص وہی تجربہ کرتا ہے جو میں نے کل کیا، تو وہ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ آپ خود جانتے ہیں کہ آپ نے جو کہا ہے وہ غلط ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ خدا بھی آپ کو اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا۔‘", "وشواجیت نامی صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارٹ ایکس پر لکھا کہ ’گوتم گمبھیر کبھی لڑائی شروع نہیں کرتے لیکن اگر آپ لڑائی شروع کرتے ہیں تو گمبھیر اسے اپنے انداز میں ختم کرتے ہیں۔‘", "سورو نامی صارف نے لکھا کہ ’سری سانتھ ٹھیک کہتے ہیں۔ گمبھیر صاحب کو ہر کھلاڑی کا احترام کرنا چاہیے۔‘", "وپن تیواری نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ ’گوتم گمبھیر نے اپنے شاٹس کھیلے اور جواب میں سری سانتھ نے گالی گلوچ کی۔ سری سانتھ کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے لڑائی پر نہیں۔ اصول یہ ہے کہ جب کوئی لڑنے آئے تو مقابلہ کرو۔ سری سانتھ کرکٹ سے زیادہ لائم لائٹ میں رہنا چاہتے ہیں۔‘", "وینا جین نامی صارف نے لکھا کہ گوتم گمبھیر کو اپنے رویے پر شرم آنی چاہیے۔", "موفا نامی صارف نے لکھا کہ میچ میں گوتم گمبھیر سری سانتھ کی گیندوں کو باؤنڈری سے باہر دھکیل رہے تھے اور سری سانتھ انہیں اکسا رہے تھے۔ بعد میں انھوں نے گمبھیر کے رویے پر سوالات اٹھائے۔ سری سانتھ لائم لائٹ میں آنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔", "16 مئی 2013 کو راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا۔", "ان میں انکت چوان، اجیت چنڈیلا کے ساتھ سری سانتھ کا نام بھی شامل تھا۔ اس کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔ جس کے بعد سری سانتھ کی کرکٹ تقریباً ختم ہو گئی تھی کیونکہ بی سی سی آئی نے ان پر تاحیات پابندی لگا دی تھی۔", "کیرالہ ہائی کورٹ نے سری سانتھ پر لگائی گئی تاحیات پابندی کو برقرار رکھا تھا۔", "سری سانتھ نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور سال 2019 میں سپریم کورٹ نے ان پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا۔", "سری سانتھ اپنی بولنگ کی وجہ سے خبروں میں رہنے سے زیادہ دوسری وجوہات کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ تنازعات کے ساتھ ان کی طویل رفاقت ہے۔ سال 2008 میں سری سانتھ اور ہربھجن سنگھ کے درمیان ’تھپڑ مارنے کا واقعہ‘ ہوا تھا۔ اس وقت سری سانتھ آئی پی ایل میں کنگز الیون اور ہربھجن ممبئی انڈینز کے لیے کھیلا کرتے تھے۔", "میچ کے دوران ہربھجن سنگھ کے مبینہ تھپڑ کے بعد سری سانتھ کو کیمرے پر پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا گیا اور بعد ازاں ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ یہ سب منصوبہ بند تھا اور انھیں بالکل بھی تھپڑ نہیں مارا گیا۔", "ایک بار سری سانتھ کی بنگلورو کے ایک ہوٹل کے عملے سے جھڑپ ہوئی تھی جس پر بورڈ نے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔", "سال 2007 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں وہ جان بوجھ کر انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان سے ٹکرا گئے تھے جس پر انھیں میچ فیس کا نصف جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔", "آئی سی سی کے مطابق سری سانتھ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ہاشم آملہ کی طرف بھاگے تھے اور امپائرز نے اس کی شکایت کی جس کے بعد سری سانتھ کی میچ فیس میں 20 فیصد کمی کر دی گئی۔", "سری سانتھ پر آئی سی سی کی ’لوگو‘ پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ آئی سی سی کی پالیسی یہ تھی کہ پلین شرٹ کے نیچے ایک سادہ سفید ٹی شرٹ پہنی جا سکتی تھی اور سری سانتھ نے کالی ٹی شرٹ پہنی تھی جس کے نیچے ’لوگو‘ تھا۔", "گوتم گمبھیر بھی پچھلے چند مہینوں سے میدان کے اندر اور باہر خبروں میں ہیں۔ ان تنازعات میں کوہلی کے ساتھ جھگڑا اور میدان چھوڑتے وقت مداحوں کے بارے میں مبینہ قابل اعتراض ریمارکس بھی شامل ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-59619290", "summary": "11 دسمبر 2001 کو پیش آنے والا یہ واقعہ اور اس کی تاریخ بھلائے جا چکے ہیں جس کے تحت چین کو عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں شامل کیا گیا تھا۔ لیکن اس معاہدے نے امریکہ، یورپ اور ایشیا سمیت تیل اوردھاتوں جیسے قیمتی وسائل سے مالا مال کسی بھی ملک کی معاشی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔", "id": "4fe9d000-7acc-4359-80b7-9a3b23ca61d6", "article": ["2001 میں امریکہ میں ہونے والے 9/11 کے حملے اور اس کے نتائج ہی دنیا کی توجہ کا مرکز تھے۔ لیکن اس حملے کے ٹھیک تین ماہ بعد ہی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دنیا پر 9/11 کے اثرات سے بھی زیادہ بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھی۔", "11 دسمبر 2001 کو پیش آنے والا یہ واقعہ اور اس کی تاریخ بھلائے جا چکے ہیں جس کے تحت چین کو عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں شامل کیا گیا تھا۔ لیکن اس معاہدے نے امریکہ، یورپ اور ایشیا سمیت تیل اوردھاتوں جیسے قیمتی وسائل سے مالا مال کسی بھی ملک کی معاشی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔", " یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس پر اس وقت زیادہ دھیان نہیں دیا گیا لیکن اس کے معاشی اور جغرافیائی اثرات آج بھی سب کو یاد ہیں۔ یہی معاہدہ عالمی مالیاتی بحران کی جڑ بنا۔ اسی کی بنا پر صنعتی پیداوار سے جڑی نوکریاں چین کے حوالے کر دی گئیں جس نے مغربی دنیا خصوصاً جی سیون ممالک میں سیاسی بحران پیدا کر دیا۔", "اس وقت اس معاہدے کی حمایت کرنے والوں، جن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شامل تھے، کا ماننا تھا کہ 'جمہوریت کی سب سے مضبوط اقدار سمجھی جانے والی معاشی آزادی کی چین تک رسائی سے دنیا کے سب سے زیادہ آّبادی والے ملک میں سیاسی آزادی کا راستہ بھی ممکن ہو سکے گا۔'", " بل کلنٹن نے اس وقت کہا تھا کہ 'جب افراد کے پاس صرف خواب دیکھنے کی ہی نہیں، بلکہ خواب پانے کی بھی طاقت ہوتی ہے، تو وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی معاملات میں ان کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے۔'", "لیکن یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی۔ بلکہ چین نے دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت بننے کا سفر شروع کر دیا۔ اس سفر کا انجام عنقریب چین کو دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن جانے کی شکل میں ہو گا۔", "یہ اعتراف حال ہی میں عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت کے معاہدے میں شریک امریکی نمائندہ شارلین بارشیفسکی نے بھی رواں ہفتے واشنگٹن میں کیا۔", "وہاں انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے پینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کے اقتصادی ماڈل نے اس مغربی نقطہ نظر کو 'کسی حد تک غلط' ثابت کیا ہے کہ کسی ملک میں اختراعی معاشرے کے ہوتے ہوئے سیاسی کنٹرول نہیں رکھا جا سکتا۔", "انھوں نے مذید کہا کہ اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ چین کی اختراعی صلاحیت کی وجہ اس کا معاشی ماڈل ہے لیکن اگر کوئی نظام مغرب کی نظر میں بے جوڑ ہے تو حقیقتا ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "واضح رہے کہ سنہ 2000 تک چین کا عالمی تجارتی کردار پلاسٹک کی سستی مصنوعات کے سب سے بڑے صنعت کار کا تھا جو اہم تو تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ دنیا ہی بدل دیتا یا معاشی طور پر چین کو اتنا مضبوط کر دیتا جتنا وہ آج ہے۔", "تجارتی دنیا میں چین کی ترقی نے ایک عالمی تبدیلی کی بنیاد رکھی جس کی وجہ چین کی افرادی قوت اور اعلی معیار کی فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ مغربی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ چینی حکومت کے خصوصی تعلقات بھی تھے۔ اس طاقت ور امتزاج نے رفتہ رفتہ کرہ ارض کا نقشہ بدل دیا۔", " ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا حصہ بن جانے کے بعد چین میں کم آمدن پر کام کرنے والے مزدوروں کی فوج نے مغربی معیار زندگی کی اشیا تیار کرنا شروع کر دیں اور چین نے با آسانی دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ذریعے اپنے آپ کو عالمی رسد کی ضرورت بنا لیا۔ ", "اقتصادی ماہرین نے اس کو 'سپلائی شاک' کا نام دیا ہے یعنی رسد کا جھٹکا جس کے اثرات یقینا ہلا دینے والے ہی تھے جو آج بھی پوری دنیا میں گونج رہے ہیں۔ ", "چین اور عالمی تجارتی منڈی کے ملاپ نے انتہائی اہم معاشی کامیابیوں کو جنم دیا۔ ان میں سے سب سے اہم انتہائی غربت کا خاتمہ ہے جو چین کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت سے قبل پچاس کروڑ افراد سے کم ہو کر اب تقریبا صفر ہو چکی ہے۔ ", "اس دوران چین کی معیشت میں 12 گنا اضافہ ہوا ہے جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر 16 گنا اضافے کے ساتھ ڈھائی ٹرلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔", "سنہ 2000 میں چین دنیا میں مصنوعات برآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔ لیکن حیران کن سالانہ ترقی کی رفتار نے اسے کم ہی عرصے میں پہلے نمبر تک پہنچا دیا۔ ", "اس کا اندازہ صرف کنٹینرز کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے جنہیں عالمی تجارت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ چین کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت کے پانچ سال کے اندر اندر چین جانے اور آنے والے کنٹینرز کی تعداد چار کروڑ سے آٹھ کروڑ پر پہنچ گئی جس میں 2011تک مزید تین گنا اضافہ ہو چکا تھا۔", "گذشتہ سال ان کنٹینرز کی تعداد 245 ملین تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے چین جانے والے آدھے کنٹینرز خالی تھے لیکن چین سے جانے والے تمام کنٹینرز بھرے ہوئے تھے۔", "اس معاشی ترقی کے ساتھ ہی ساتھ چین میں سڑکوں کے جال میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ 1997 میں چین میں 4700 کلومیٹر طویل سڑکیں تھیں۔ 2020 میں چین میں 161000 کلومیٹر طویل سڑکیں موجود تھیں جو ملک کے 99 فیصد شہروں کو جوڑتی ہیں اور دنیا میں سڑکوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہیں۔", "چین کی مصنوعات کی برآمدی منڈی کو رواں رکھنے کے لیے اسے دھاتوں، معدنیات اور قدرتی ایندھن جیسے مواد کی بھی ضرورت تھی جس میں سب سے اہم سٹیل ہے۔ ", "سنہ 2005 میں چین نے پہلی بار سٹیل کی برآمد بھی شروع کی اور آج دنیا میں سٹیل بر آمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ 1990 کی دہائی میں چین میں سٹیل کی سالانہ پیداوار تقریباً 100 ملین ٹن تھی جو 2020 میں سالانہ ایک ارب ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔ کچھ ایسا ہی حال پیداوار کے لیے درکار دیگر اشیا کا بھی ہے۔", "الیکٹرانکس، کپڑے، کھلونے اور فرنیچر سمیت چین دنیا بھر میں رسد کے معاملے میں سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ سنہ 2000 سے 2005 تک چین سے کپڑوں کی بر آمد میں دو گنا اضافہ ہوا اور عالمی طور پر اس کا حصہ ایک تہائی پر جا پہنچا۔ ", "وقت کے ساتھ ساتھ چین میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کپڑوں کی مصنوعات کی تیاری کا کام بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے ممالک میں بھی منتقل ہوا۔", "ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کو ممکن بنانے والے وزیر لانگ یانگٹو کہتے ہیں کہ چین کی شمولیت کو امریکہ اور مغرب میں پیداواری نوکریوں میں کمی سے جوڑنا غلط ہو گا۔ 'اصل معاملہ یہ تھا کہ جب چین کی اقتصادی ترقی کا آغاز ہوا تو اپنے ساتھ ساتھ چین نے پوری دنیا کو بھی ایکسپورٹ مارکیٹ فراہم کی۔' ", "وہ کہتے ہیں کہ کسی کو الزام دینا آسان تو ہے لیکن اس سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ اگر چین نہ ہوتا تو عین ممکن ہے امریکہ کی پیداواری نوکریاں میکسیکو منتقل ہو جاتیں۔' ", "انھو ں نے شیشہ بنانے والے ایک چینی صنعت کار کی کہانی سنائی جسے امریکہ میں فیکٹری کھولنے میں مشکلات درپیش تھیں۔ ", "'اس کو وہاں اچھے کام کرنے والے ہی نہیں مل رہے تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ وہاں مزدوروں کے پیٹ ہی بڑے ہیں۔'", "سوال یہ ہے کہ کیا چین کی اقتصادی ترقی کے سفر کا دائرہ مکمل ہو چکا ہے؟ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں رہتے ہوئے چین نے انتہائی معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بعد موجودہ صدر جو بائیڈن بھی چین کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔", "امریکہ چین کے خلاف معاشی اور سفارتی سطح پر یورپ اور ایشیا میں نئی صف بندیاں کر رہا ہے۔", "سابق امریکی تجارتی نمائندہ بارشیفسکی کے مطابق چین کی موجودہ ترقی کا نتیجہ ٹکراؤ کی شکل میں نکلے گا۔ 'یہ ایک ایسا اقتصادی ماڈل ہے جو ریاست کے زیر تسلط ہے اور وہ من مانی انڈسٹری کو فوائد دیتی ہے اور مزید مضبوط ہوتی ہے۔ اگر چین اس کے نتیجے میں خود سے یہ سمجھتا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب کا لیڈر بن جائے گا تو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے لیے یہ معاملہ کچھ مشکل ہو جائے گا۔'", "تو 20 سال بعد ایک ایسے فیصلے نے دنیا بدل دی جس پر زیادہ دھیان نہیں دیا گیا۔ ", "چین کے لیے اس کا نتیجہ ایک بڑی کامیابی کی شکل میں نکلا جب کہ مغربی دنیا کی حکمت عملی ناکام رہی۔ الٹا یہ ہوا کہ سیاسی طور پر چین مغرب جیسا ہوتا، معاشی طور پر مغرب چین جیسا ہونے لگا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-62211234", "summary": "شرح سود میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اور ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔", "id": "655ac868-04f2-48a2-9902-6c02177e1368", "article": ["سری لنکا ایشیا پیسیفِک کے خطے میں گزشتہ بیس برسوں میں بیرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کرنے والا پہلا ملک ہے", "سری لنکا کو گزشتہ کچھ عرصے سے شدید معاشی بحران کا سامنا ہے اور حکومت کے خلاف شدید ہنگاموں کے بعد صدر ملک سے فرار ہو چکے ہیں لیکن بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ کچھ دیگر ممالک کو بھی سری لنکا جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ", "16 جولائی کو آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جنھوں نے بہت زیادہ قرض لے رکھا ہے اور ان کے پاس اپنی پالیسی بدلنے کی گنجائش کم ہے، انھیں کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ممالک سری لنکا کی مثال سے ہی سبق لے سکتے ہیں۔", "ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ترقی پزیر ممالک سے سرمایہ مسلسل بیرون ملک جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان ممالک کے اس خواب کو دھچکہ لگا کہ وہ بھی ترقی یافتہ معیشتوں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔", "سری لنکا کو زرمبادلہ کے بحران کا سامنا ہے اور اسے اپنی دو کروڑ 20 لاکھ کی آبادی کے لیے خوراک، ایندھن اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات درآمد کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔", "افراط زر میں 50 فیصد تک کا اضافہ ہو چکا ہے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ موجودہ سال میں امریکی ڈالر اور دنیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں سری لنکن روپے کی قدر میں بہت کمی ہو گئی ہے۔", "اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ معاشی بحران کی ذمہ داری صدر راجا پکشے کی تباہ کن معاشی پالسیاں تھیں اور کورونا وائرس کی وبا نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔", "گذشتہ کئی برسوں میں سری لنکا نے خود پر قرضوں کا بوجھ لاد لیا ہے۔ یہاں تک کہ گذشتہ ماہ سری لنکا ایشیا پیسیفِک خطے کا وہ پہلا ملک بن گیا جو پچھے بیس برس میں بیرونی قضے واپس نہ کرنے کی وجہ سے ڈیفالٹ کر گیا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سری لنکا کے حکام حالیہ عرصے میں قرضوں کے دلدل سے نکلنے کے لیے آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے بات چیت کرتے رہے ہیں لیکن ملک میں جاری سیاسی افراتفری کی وجہ سے فی الحال یہ مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہیں۔", "لیکن یہ مسائل اب سری لنکا تک محدود نہیں رہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی اب افراط زر اور شرح سود میں اضافہ، کرنسی کی قدر میں کمی، بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں اور زرمبادلہ کی شدید کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔", "خطے کے یہ ترقی پزیر ممالک ایک عرصے سے بیرونی قرضوں کے لیے زیادہ انحصار چین پر کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے اپنے اندرونی معاشی معاملات پر ان ممالک کی گرفت کمزور پڑتی رہی ہے۔ چین ان ممالک کو قرض دیتے وقت کیا شرائط طے کرتا ہے، اس حوالے سے صورتحال خاصی غیر واضح ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان قرضوں کی بروقت واپسی نہ ہونے کی صورت میں انھیں کیسے ریسٹرکچر کیا جاتا رہا ہے۔", "انٹرنیشل کرائسِز گروپ سے منسلک ماہرڑ ایلن کینان کہتے ہیں کہ چین کی غلطی یہ ہے کہ وہ قرض دینے کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسیفِک کے ترقی پزیر ممالک کو ایسے مہنگے ترقیاتی منصوبوں کی ترغیب دیتا رہا ہے، جن سے معیشت کو زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔", "’اس کے علاوہ چین کی دوسری بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ سری لنکا کے حمکران پکشا خاندان اور اس کی پالیسیوں کی کھلی حمایت کرتا رہا ہے۔ سری لنکا کے معاشی بحران میں اس خاندان کی سیاسی ناکامیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور جب تک ملک میں آئینی تبدیلی کے ذریعے اس کا کوئی علاج نہیں کیا جاتا اور سیاسی کلچر کو فروغ نہیں دیا جاتا، اس بات کے امکانات کم ہیں کہ سری لنکا اس بحران سے نکل پائے گا جو اب اس کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔‘", "فکرمندی کی بات یہ ہے کہ خطے کے کچھ دیگر ممالک بھی اسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔", "لاؤس چین سے گزشتہ برسوں میں قرضے لیتا رہا ہے اور اب اسے ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا ہے", "چاروں اطراف سے خشکی سے گھرے ہوئے 75 لاکھ آبادی کے اس ملک کو بھی گذشتہ کئی ماہ سے قرضوں کی عدم ادائیگی اور زرمبادلہ کی کمی کی وجہ سے ڈیفالٹ کر جانے کے خطے کا سامنا ہے۔", "حالیے عرصے میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لاؤس میں بھی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاؤس کی تقریباً ایک تہائی آبادی خط غربت سے نیچے ہے اور یہ لوگ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔", "مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کے لیے گاڑیوں کی طویل قطاریں اب معمول بنتی جا رہی ہیں اور کئی خاندان توانائی کے بِل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔", "لاؤس کی کرنسی ( کِپ) کی قدر مسلسل کم ہوتی رہی ہے اور اس سال ڈالر کے مقابلے میں اس کی قیمت ایک تہائی سے زیادہ گر چکی ہے۔", "امریکہ میں شرح سود میں اضافے سے ڈالر مضبوط ہو گیا ہے جس سے ترقی پزیر ممالک کی کرنسیاں مزید کمزور پڑ گئی ہیں اور ان ممالک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور درآمدات مہنگی ہو گئی ہیں۔", "لاؤس، جو کہ پہلے سے ہی قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اب اسے قرضے واپس کرنے اور بیرون ملک سے ایندھن خریدنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر تک لاؤس کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر محض ایک اعشیارہ تین ارب ڈالر رہ گئے تھے۔ سنہ 2025 تک لاؤس کو تقریباً اتنی ہی رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مدد میں درکار ہوگی، اور یہ رقم مجموی ٹیکس کے نصف کے برابر ہے۔", "اس معاشی عدم توازن کا نتیجہ یہ ہے کہ گذشتہ ماہ قرضوں کی ادائیگی کی اہلیت کا جائزہ لینے والے ادارے ’موڈیز‘ نے لاؤس کی درجہ بندی میں کمی کر کے اسے ’جنک‘ کی فہرست میں ڈال دیا یعنی وہ ممالک جنھیں قرض دینا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ ", "پن بجلی اور ریلوے کے بڑے بڑے منصوبوں کے لیے چین نے لاؤس کو گذشتہ چند برسوں میں بڑے قرضے دیے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے لاؤس کے سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے صرف گذشتہ ایک سال میں ملک میں 813 منصوبوں کا آغاز کیا گیا جن کی کل مالیت 16 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔", "عالمی بینک کے مطابق سنہ 2021 میں لاؤس کے قرضوں کی کل مالیت اس کی مجموعی قومی پیداوار کے 88 فیصد کے برابر ہو چکی تھی، جس میں سے تقریباً نصف رقم چینی قرضوں پر مشتمل تھی۔", "ماہرین کہتے ہیں کہ لاؤس کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار حکمران جماعت، لاؤس پیپلز ریوولوشنری پارٹی (عوامی انقلابی جماعت) کی ناقص حکمت عملی ہے جو سنہ 1975 سے ملک پر حکمرانی کر رہی ہے۔", "لیکن مُوڈیز کے خیال میں چین کے ساتھ لاؤس کی تجارت، خاص طور پر چین کی جانب سے پن بجلی کی فراہمی ایک مثبت چیز ہے کیونکہ اس سے ’لاؤس کو یہ وقع مل گیا ہے کہ وہ اپنی معیشت کو خطرناک حدود میں جانے سے روک سکے اور اسے آئی ایم ایف کے پیکج کی ضرورت نہ پڑے۔‘", "حکومت کی جانب سے رعایت ختم کیے جانے کے نتیجے میں مئی کے آخری دنوں کے مقابلے میں آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 90 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔", "پاکستانی معیشت مشکل میں ہے اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ جون میں سالانہ افراط زر کی شرح تیرہ سال کی بلند ترین شرح ( 21 اعشاریہ تین فیصد) تک پہنچ چکی تھی۔", "سری لنکا اور لاؤس کی طرح پاکستان کو بھی غیر ملکی کرنسی ( خـاص طور پر ڈالرز) کی کمی کا سامنا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ برس اگست کے مقابلے میں نصف ہو چکے ہیں۔", "پاکستان دنیا میں چائے درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ اس پر سالانہ 515 ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے", "اخراجات اور آمدن میں فرق کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستانی حکومت نے بڑی صنعتوں پر ایک سال کے لیے 10 فیصد کا اضافی ٹیکس عائد کیا۔", "ایس این پی گلوبل کے تجزیہ کار اینڈریو وُڈ کہتے ہیں کہ ’اگر پاکستان ان فنڈز تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے قرضہ دینے والے ممالک بھی پاکستان کو مزید قرضہ فراہم کر سکتے ہیں۔‘", "پاکستان کے معاملے میں بھی چینی قرضوں کا کردار دکھائی دیتا ہے کیونکہ عام تاثر یہی ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کا ایک چوتھائی چین کے جانب سے دیئے گئے قرضوں پر مشتمل ہے۔", "تجزیہ کار اینڈریو وُڈ کے مطابق ’لگتا ہے کہ پاکستان نے چینی بینکوں سے تجارتی قرضوں کے سلسلے کو بحال کر لیا ہے جس کے بعد اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے اور اس بات کے اشارے موجود ہیں کہ پاکستانی حکام جولائی سے دسمبر کے عرصے میں ایک مرتبہ پھر چین سے مدد مانگیں گے۔‘", "حالیہ عرصے میں مالدیپ کے قرضوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اب اس کے بیرونی قرضوں کا حجم اس کی مجموعی قومی پیداوار سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔", "سری لنکا کی طرح، مالدیپ کی سیاحت پر منحصر معیشت کو بھی کورونا کی وبا نے کاری ضرب لگائی ہے۔", "وہ ممالک جن کی معیشت کا بڑا انحصار سیاحت پر ہوتا ہے وہاں قرضوں کے خلاف عوامی مظاہروں کا رجحان زیادہ ہوتا ہے تاہم عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مالدیپ کے جزیرے میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر معمول سے زیادہ بے چینی دیکھنے میں آتی ہے۔ ", "عالمی بینک کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مالدیپ کی معیشت میں تنوع نہیں اور اس کا انحصار سیاحت پر بہت زیادہ ہے۔", "سرمایہ کاری کے لیے مشہور امریکہ بینک ’جے پی مورگن‘ کا کہنا ہے کہ اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ مالدیپ سنہ 2023 کے آخر تک ڈیفالٹ کر جائے گا اور وہ اپنے بیرونی قرضے واپس کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔", "بنگلہ دیش میں اس برس مئی میں افراط زر کی شرح آٹھ برسوں کی بلند ترین سطح (سات اعشاریہ چا دو فیصد) تک پہنچ گئی تھی", "بنگلہ دیش میں اس برس مئی میں افراط زر کی شرح آٹھ برسوں کی بلند ترین سطح (سات اعشاریہ چا دو فیصد) تک پہنچ گئی تھی۔", "زرمبادلہ کے ذخائر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے غیرضروری برآمدات پر پابندی لگا دی، بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافے کے لیے قوانین میں نرمی کی اور سرکاری حکام کے بیرون ملک دوروں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ", "ایس این پی گلوبل سے منسلک ماہر معاشیات، کِم اینگ ٹین کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ممالک جنھیں کرنٹ اکاؤٹ میں خسارے کا سامنا رہتا ہے، وہاں اگر حکومتیں سبسڈی میں اضافہ کرنا چاہیں تو انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انھیں قرضوں کے لیے لامحالہ آئی ایم ایف اور دوسرے ممالک کا رخ کرنا پڑتا ہے تاہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ’بنگلہ دیش کو حکومتی اخراجات کی ترجیحات میں تبدیلی کرنا پڑی اور صارفین پر مختلف پابندیاں لگانا پڑیں۔‘", "کورونا سے شدید متاثر ہونے والی عالمی معیشت ابھی تک خطروں میں گھری ہوئی ہے اور کئی ممالک کو خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسائل کا سامنا ہے۔ ", "ایسے میں وہ ترقی پزیر ممالک جنھوں نے گزشتہ کئی برسوں میں بہت زیادہ قرضے لے لیے تھے، ان کے لیے عالمی معیشت کے اس طوفانی دور میں خود کو بچائے رکھنا زیادہ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c72e6p71zlgo", "summary": "ان انڈین اور پاکستانی مالکان کی دوستی اور کاروباری شراکت کی کہانی دو، چار سال نہیں بلکہ اس صدی کے آغاز سے شروع ہوتی ہے۔", "id": "c72e6p71zlgo", "article": ["’امید ہے کہ جب مصباح الحق کی قیادت میں شاہد آفریدی اور کامران اکمل اپنے پرانے حریفوں عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، محمد کیف، سریش رائنا اور دیگر کا سامنا کر رہے ہوں گے تو امریکہ میں لوگوں کو شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔‘", "یہ امریکہ میں منعقد ہونے والی ٹی ٹین ماسٹرز کرکٹ لیگ کی ٹیم نیو یارک وارئیرز کے ایک پاکستانی نثراد امریکی مالک محمد کامران اعوان ہیں جنھوں نے بی بی سی سے اس بارے میں خصوصی بات کی ہے۔ ", "اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں زیادہ تعداد ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے دس وہ کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں جو سنہ 2011 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔", "یہ لیگ 18 اگست سے شروع ہوئی ہے اور اس کا فائنل 27 اگست کو منعقد ہو گا۔ افتتاحی اور فائنل مقابلوں کے لیے پاکستان اور انڈیا کے فلمی ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔", "ماسٹر لیگ میں چھ ٹیموں کے مالکان کا تعلق امریکہ، بنگلہ دیش اور انڈیا سے ہے۔ نیو یارک واریئر واحد فرینچائز ہے جس کے مالکان میں دو انڈین اور دو پاکستانی ہیں۔ ", "ان انڈین اور پاکستانی مالکان کی دوستی اور کاروباری شراکت کی کہانی دو، چار سال نہیں بلکہ اس صدی کے آغاز سے شروع ہوتی ہے۔", "محمد کامران اعوان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ انھوں نے اکاوئنٹس کی تعلیم پاکستان سے ہی حاصل کی اور پھر کچھ عرصے تک واہ کینٹ میں خدمات انجام دیتے رہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ان کا کہنا تھا کہ ’اسی دوران مجھے امریکہ کا ویزہ مل گیا اور میں امریکہ منتقل ہوگیا تھا۔ شروع میں تو مشکلات کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے مگر مجھے جلد ہی ایک اکاوئنٹس کمپنی میں ملازمت مل گئی تھی۔ اسی ملازمت کے دوران میرا رابطہ پریت کمال، گورمیت سنگھ سے ہوا جبکہ حسنین باجوہ سے ہمارا تعلق پانچ سال قبل بنا تھا۔‘", "ادھر پریت کمال کا تعلق انڈیا کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ ان کے والد امریکہ میں کاروبار کرتے ہیں۔ ", "وہ کہتی ہیں کہ ’انھوں نے ہم سب کو میرے بچپن ہی میں امریکہ بلا لیا تھا۔ میں نے امریکہ میں اکاوئنٹس کی تعلیم حاصل کی تھی۔ اس دوران میں مختلف ملازمتیں کر کے اپنا خرچہ خود اٹھاتی تھی۔‘", "پریت کمال کہتی ہیں کہ جب انھوں نے اپنے کیرئیر میں اکاوئنٹس کمپنی میں ملازمت شروع کیں تو وہاں پر پہلا رابطہ محمد کامران اعوان سے ہوا تھا۔ ", "’وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں پر کام کرتے تھے۔ پہلے ہی دن انھوں نے میری بہت مدد کی۔ وہ پہلا دن تھا جب میں نے محسوس کیا کہ میرا رابطہ ایک شاندار انسان سے ہوا ہے۔ پھر اب وہ رابطہ بہت اچھی دوستی اور کاروباری تعلق میں تبدیل ہوا۔‘", "انھی میں سے ایک گورمیت سنگھ کا تعلق بھی انڈیا کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ وہ 21 سال کی عمر میں امریکہ پڑھنے آئے تھے۔ ", "وہ اپنے بارے میں بتاتے ہیں کہ ’مجھے میرے چچا نے سپانسر کیا تھا۔ میرے والد انڈیا میں سرکاری ملازم تھے۔ جب میں امریکہ آ رہا تھا تو انھوں نے میرے ٹکٹ کروانے کے علاوہ مجھے اٹھارہ سو ڈالر دیے تھے اور کہا تھا کہ یہ ہی میرے پاس ہیں۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اس دور کی بات ہے جب انڈیا میں ایک سرکاری ملازمت کی جمع پونجھی ہی 1800 ڈالر ہوتی تھی۔ امریکہ میں آیا تو اپنے اخراجات خود برداشت کرنے تھے۔ اس لیے یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دو دو شفٹوں میں کام بھی کرتا تھا۔ میرا خیال ہے کہ اس دور میں، میں 24 گھنٹوں میں سے تین، چار گھنٹے نیند کرتا تھا۔‘", "گورمیت سنگھ بھی پریت کمال کی طرح بتاتے ہیں کہ تعلیم کے بعد ان کی پہلی ملازمت اکاوئنٹس کی اسی کمپنی میں تھی جس میں محمد کامران اعوان پہلے سے ملازمت کرتے تھے۔", "گورمیت سنگھ بھی کہتے ہیں کہ ’دفتر میں پہلا رابطہ ہی کامران بھائی سے ہوا تھا۔ کامران بھائی کو مل کر محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہم دو مختلف دیسوں سے تعلق رکھتے ہیں یا وہ مسلمان ہیں اور میں سکھ، ہمارے درمیان ایک ایسا تعلق بن گیا جس کو میں چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کا نام دیتا ہوں۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ملازمت کے دوران ہی میں اکثر کہتا کہ مجھے اچھی ملازمت چاہیے۔ جس پر کامران بھائی کہتے کہ صبر کرو ہم مل کر کچھ کرتے ہیں۔", " پریت بھی کہتی تھیں کہ ’ہمیں کچھ بہتر کرنا تھا۔ اس دوران ہم سوچتے رہے کہ کیا کرنا چاہیے، کیا ہوسکتا ہے۔‘ ", "’اکثر کامران بھائی اس پر بات کرتے تھے۔ ان کی رائے بڑی دوٹوک تھی کہ ہمیں کچھ اپنا کرنا چاہیے۔‘", "گورمیت سنگھ کہتے ہیں کہ ’ہم تینوں کے لیے ایک مسئلہ یہ تھا کہ ملازمت چھوڑ کر اپنا کاروبار کرتے تو مشکلات تو موجود تھیں۔ بس اس پر سوچتے رہے اور دیکھتے رہے کہ کیا کرسکتے ہیں۔ ", "’ہمارے درمیان ایک بات طے ہو گئی تھی کہ حتمی فیصلہ کامران بھائی ہی نے کرنا ہے اور ہم نے اس پر عمل کرنا تھا۔‘", "پریت کمال کا کہنا تھا کہ ’بہت سوچ سمجھ کر ہم نے فیصلہ کر ہی لیا اور پھر ایک روز ملازمت چھوڑ کر اپنی اکاوئنٹس کی کمپنی بنا لی۔‘", "گورمیت سنگھ کہتے ہیں کہ ’کامران بھائی ہم سے سینیئر تھے۔ میں اور پریت دفتر میں بیٹھتے تھے جبکہ کامران بھائی مختلف کلائنٹس سے رابطے کرتے تھے۔", "’ہمیں پہلا کام ملنے میں شاید تین ماہ لگ گئے۔ یہ بھی کامران بھائی کی وجہ سے ممکن ہوا تھا کہ وہ ہم سے سنیئر تھے اور لوگ انھیں جانتے تھے۔‘", "پریت کمال کا کہنا ہے کہ ’ہم نے آغاز ہی سے اپنے کام پر فوکس کیا، کوالٹی کی سروس فراہم کی جس کے نتیجے میں ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا گاہگ بنتا چلا گیا اور دو، تین سالوں میں ہم اکاوئنٹس کے بزنس میں ایک اچھی کمپنی بن گئے۔‘", "محمد کامران اعوان کہتے ہیں کہ ’اکاوئنٹس کی کمپنی بنائی تو ہم تینوں کے کچھ مقاصد تھے۔ ظاہر ہے امریکہ آ کر ایک بہتر زندگی اور اچھا کاروبار ہمارا مقصد تھا۔‘ ", "’امریکہ میں کام کرنے والوں کے لیے بہت مواقع ہیں۔ ہم نے بھی محنت اور ایمانداری سے کام کیا جس کا پھل ہمیں ملا۔ پہلے ہم صرف اکاوئنٹس کا کام کرتے تھے۔ مگر اس کے ساتھ ہم نے کام کو پھیلانا شروع کردیا۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے وقت کے ساتھ پراپرٹی، ریسٹورنٹ، سٹورز، ہوٹل اوردیگر کاروبار کرنا شروع کردیے۔ جب ہم نے اکاؤنٹس کی کمپنی شروع کی تھی تو اس میں ہمارے پاس صرف دو کا سٹاف تھا۔ مگر آج ہمارے پاس چار سو لوگوں کا سٹاف ہے جو مختلف امور دیکھ رہا ہے۔ ایسا صرف اس صورت میں ممکن ہوا کہ ہم نے کچھ اصول طے کرلیے تھے۔‘", "ان کے چوتھے پارٹنر اور دوست حسنین باجوہ ہیں۔", "حسنین باجوا کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ وہ کوئی پانچ سال قبل امریکہ منتقل ہوئے ہیں۔ پاکستان میں یہ ہوٹل کی صنعت سے وابستہ تھے۔", "وہ بتاتے ہیں کہ ’جب میں امریکہ گیا تو خیال یہ تھا کہ میں ہوٹل کی صنعت ہی میں کوئی کام کروں گا۔ اس کے لیے مجھے رہنمائی چاہیے تھی۔ ", "’میرا رابطہ کامران بھائی سے ہوا۔ جب میں ان سے ملا تو دیکھا کہ یہ ایک پاکستانی اور دو انڈین مل کر شاندار کاروبارکر رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان تینوں نے مجھے میرے کام کے حوالے سے بہت اچھی رہنمائی دی۔‘", "حسنین باجوہ کہتے ہیں کہ ’اس موقع پر میری تینوں سے دوستی ہو گئی۔ پھر ایک موقع پر فیصلہ ہوا کہ ہوٹل کے کاروبار بھی ہم مل کر کرتے ہیں۔ ", "’میرا ان کے ساتھ سلسلہ پانچ سال سے بہت کامیابی سے چل رہا ہے۔ ہم نے کئی فرنچائز بنا لی ہیں جبکہ ان تینوں کا تعلق تو کئی سالوں سے ہے۔‘", "محمد کامران اعوان کہتے ہیں کہ ’یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ میں اور حسنین مسلمان ہیں جبکہ گورمیت سنگھ اور پریت ہندو ہیں یا ہم دو پاکستانی اور وہ انڈین ہیں۔ ", "’اصل بات انسانیت اور انسانی قدروں اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ہے۔ ہم چاروں ایک دوسرے کے خیالات، رائے ہر چیز کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مخلص ہیں۔", "’ہم چاروں کی ترقی ہم چاروں سے جڑی ہوئی ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہے۔‘", "گورمیت سنگھ کہتے ہیں کہ ’اصل میں ہم ایک لوگ ہیں۔ پنجاب تو پنجاب ہی ہے بھلے اس کا کچھ حصہ پاکستان میں ہو یا انڈیا میں ہو۔ ", "’ہماری عادتیں، رہن سہن کا طریقہ ملتا جلتا ہے۔ اس کے ساتھ جب فیصلہ کر لیا جائے کہ مذہب اور ملک کوئی بھی ہو انسانیت کو مقدم رکھنا ہے۔ ایک دوسرے کا خیال رکھنا، ایک دوسرے کے لیے قربانی دینی ہے تو پھر چیزیں اسی طرح آگے بڑھتی ہیں جس طرح ہم چاروں کی دوستی اور کاروبار آگے بڑھا ہے۔ لوگ ہم چاروں کی دوستی اور کاروبار پر رشک کرتے ہیں۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ریسٹورنٹس میں دہلی کے بٹر چکن کی کڑائی اور گوجرانوالہ کے کھانے دونوں ملتے ہیں۔ اسی طرح ہماری بھی زندگی چل رہی ہے۔ جو اب ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہے۔‘", "محمد کامران اعوان کہتے ہیں کہ ’ہم چاروں ہی کرکٹ کے شوقین ہیں۔ اب تو یہ میچز بہت کم ہوتے ہیں مگر جب بھی ہوتے ہیں توعموماً ہم لوگ اکھٹے ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ", "’میں پاکستان کے کسی بھی چھکے، چوکے، بولر کی جانب سے وکٹ لینے پر شور مچاتا ہوں تو اسی طرح وہ انڈین ٹیم کی کارگردگی پر خوش ہو رہے ہوتے ہیں۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’اندازہ کریں ایک دفتر یا کمرے میں ہم تین یا چار لوگ ہیں۔ دو انڈیا کو سپورٹ کر رہے ہیں اور دو پاکستان کو۔ ", "’چاروں مل کر میچ کو خوب انجوائے کرتے ہیں، ہلا گلا بھی کرتے ہیں۔ میچ کوئی بھی جیت جائے تو جیتنے والی ٹیم کے دونوں سپورٹر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اگلی مرتبہ آپ کی ٹیم جیت جائے اور ہارنے والی ٹیم کے سپورٹر جیتنے والی ٹیم کے سپورٹرز کو مبارک باد دیتے ہیں۔‘", "محمد کامران اعوان کا کہنا تھا کہ ’ابھی 14 اور 15 اگست گزرا ہے۔ اس موقع پر پریت اور گورمیت نے میرے اور حسنین کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہم نے بھی دونوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔‘", "محمد کامران اعوان کہتے ہیں کہ جب امریکہ میں کرکٹ لیگ کا اعلان ہوا تو ہم لوگ کافی پرجوش ہو گئے تھے۔", "’برصغیر، یورپ کے کچھ ممالک میں تو کرکٹ بہت شوق سے دیکھی اور کھیلی جاتت ہے۔ مگر امریکہ میں اتنی زیادہ مقبول نہیں ہے، دیسی کمیونٹیز کے لوگوں میں بھی دلچسپی کم ہی ہے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ہم چاروں نے اس وقت فیصلہ کیا کہ ہم بھی ایک فرنچائز خریدیں گے اور اس فرنچائز میں پاکستان اور انڈیا کے کھلاڑیوں کو اکھٹا کریں گے۔ ", "’دیکھیں انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جاتا اور پاکستان سپر لیگ میں انڈین کھلاڑیوں کو۔ یہ دونوں کرکٹ کی دنیا کے بڑے ٹورنامنٹ ہیں۔ اگر دونوں ایونٹس میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو موقع ملے تو یہ دونوں اس سے بھی بڑے ہو سکتے ہیں اور دونوں ممالک میں کرکٹ کا مزید ٹیلنٹ بھی ابھر سکتا ہے۔‘", "محمد کامران اعوان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ہے۔ ہم نے سوچا کہ ہم پاکستان اور انڈین کرکٹ سپرسٹارکو اکھٹا کرتے ہیں۔ ", "’ایک ہی ٹیم میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو کھلاتے ہیں جس سے بہت ہی مثبت پیغام دونوں ممالک کے عوام کو جائے گا۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ مگر اس لیگ کا ڈرافٹ کچھ ایسا تھا کہ ہم ایسا نہ کرسکے۔ ", "’پاکستان سے سات کھلاڑیوں کو لیا ہے جبکہ انڈیا سے دو کھلاڑی شامل ہو سکے۔ اب اگلے سال ہم دونوں ممالک کے سپر سٹاز کو ایک ٹیم میں اکھٹا کر سکیں گے۔", "’مگر اب بھی جب روایتی حریف شاہد آفریدی اور ہربجھن سنگھ، عرفان پٹھان اور کامران اکمل آمنے سامنے ہوں گے تو شاندارکرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c8786e0vyxxo", "summary": "حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ضلع بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگالی نسل کے شیروں کے حملے سے ہلاک شخص کی شناخت ان کے فنگر پرنٹ اور جیب میں پڑے کارڈ کی مدد سے کر لی گئی ہے۔ ", "id": "c8786e0vyxxo", "article": ["حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ضلع بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگالی نسل کے شیروں کے حملے سے ہلاک شخص کی شناخت ان کے فنگر پرنٹ اور جیب میں پڑے کارڈ کی مدد سے کر لی گئی ہے۔ ", "ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا نام محمد بلاول جاوید بتایا ہے جو ان کے بقول لاہور کے رہائشی تھے اور ان کے خلاف تین مختلف مقدمات میں لاہور کے مختلف تھانوں میں چالان ہوچکا تھا۔ ", "ڈپٹی کمشنر کے مطابق محمد جاوید کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بلاول منشیات کا عادی تھا۔ اس سے قبل انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والے نوجوان چڑیا گھر کی انتظامیہ کا حصہ نہیں اور ان کے جسم پر پنجوں کے ساتھ ساتھ انجیکشن کے نشانات پائے گئے تھے۔ ", "حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے تاہم اب تک اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تھی۔", "اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد چڑیا گھر کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے سکول ٹرپس منسوخ ہوئے ہیں۔ ", "’شیروں کے احاطہ اور پنجروں کی صفائی پر مامور ایک اہلکار عنایت مسیح نے آج اچانک شور مچایا کہ ایک شیر کے منھ میں جوتا ہے۔‘", "حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت کے لیے ضلعے کے تمام تھانوں اور یونین کونسلوں کو متوفی کی تصاویر بھجوائی گئیں لیکن جب فنگر پرنٹس کی رپورٹ موصول ہوگئی تو بہاولپور میں ورثا کی تلاش جاری کام روک دیا گیا۔ ", "بہاولپور پولیس ترجمان محمد عمر سلیم کے مطابق پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تھانہ کوتوالی میں شکایت کا اندراج کر لیا ہے اور ’اگر کوئی جرم سرزد ہونے کی رپورٹ یا درخواست موصول ہوگی تو اس پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’متوفی کے ورثا کی طرف سے ابھی تک لاش کے حصول کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ تاہم پولیس ازخود ورثا سے رابطہ کر کے لاش پہنچا دے گی۔‘", "ادھر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فشریز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر انصر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ’یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ مرنے والا کہاں سے آیا اور چڑیا گھر کے اندر کیسے گیا۔ اس کی آواز یا چیخ و پکار تک کسی نے نہیں سنی۔‘", "ڈی جی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی کہ مرنے والا شخص رات کو چڑیا گھر کے اندر آیا یا پھر صبح سویرے ’کیونکہ ہمیں تو دن گیارہ بجے کے بعد پتا چلا کہ یہاں شیر کے احاطہ میں لاش پڑی ہے۔ شیر کے احاطہ میں دو الگ الگ کمرے ہیں، ایک کمرے میں میل شیر ہے جبکہ دوسرے کمرے میں فی میل (شیرنی) اور اس کے دو بچے ہیں۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ عام طور پر چڑیا گھر کا عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے، کوئی جانوروں کو خوراک ڈالتا ہے تو کوئی پنجروں کی صفائی کرتا ہے۔ لیکن چونکہ پنجرے کافی زیادہ ہیں اس وجہ سے کسی کو واقعے کے بارے میں پتا نہیں چل سکا۔‘", "ڈی جی کہتے ہیں کہ چڑیا گھر کے مین گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں مگر ’اب مزید کیمرے لگائے جائیں گے اور کچھ خطرناک جانوروں کے پنجروں پر بھی کیمرے لگیں گے۔ ", "’سکیورٹی انتظامات تو پہلے سے موجود ہیں لیکن کہیں نہ کہیں تو سکیورٹی لیپس ہوئے ہیں۔ ہماری ترجیح انھیں بہتر بنانا ہوگی۔‘", "سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے نہ تو رات گئے اور نہ ہی آج صبح کوئی شور شرابہ یا چیخ و پکار کی آوازیں سنیں", "اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بدھ کو 11:30 بجے کے قریب چڑیا گھر کی صفائی کا عملہ شیر کے پنجرے اور احاطہ کی صفائی کرنے وہاں پہنچا تو ایک اہلکار نے شیر کے منھ میں ایک جوتا دیکھا۔ ", "اہلکار کے شور مچانے پر جب دیگر اہلکار بھی وہاں اکٹھے ہوگئے تو انھوں نے شیر کے پنجرے کے اندر ایک شخص کی لاش دیکھی جسے جانوروں نے کاٹ کھایا تھا۔ ", "ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا ہے کہ وہ ہوم سیکرٹری پنجاب کے ساتھ آن لائن کانفرنس میٹنگ کر رہے تھے جب انھیں اس واقعہ کی اطلاع ملی جس پر وہ ہوم سیکریٹری کے نوٹس میں یہ بات لائے اور میٹنگ چھوڑ پر ہنگامی طور پر چڑیا گھر پہنچے جہاں سراسیمگی پھیلی ہوئی تھی۔", "ان کے مطابق ’چڑیا گھر کے عملے سے اس بارے الگ الگ پوچھ گچھ کی گئی لیکن اس واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آسکے اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ مرنے والے شخص کا دماغی توازن درست نہیں تھا جو رات گئے اندھیرے میں اس پنجرے میں کود گیا ورنہ کوئی ذی شعور ایسا اقدام نہیں اٹھا سکتا۔‘", "ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے حالات و واقعات کا بغور جائزہ لیا ہے اور چڑیا گھر کے عملے کی سرگرمیوں کے بارے معلومات حاصل کی ہیں۔", "’صبح ساڑھے گیارہ بجے معمول کے مطابق چڑیا گھر کی صفائی کی جاتی ہے ۔ شیروں کے احاطہ اور پنجروں کی صفائی پر مامور ایک اہلکار عنایت مسیح نے آج اچانک شور مچایا کہ ایک شیر کے منھ میں جوتا ہے۔‘", "ان کے مطابق ’وہاں موجود دیگر اہلکار بھی دوڑتے ہوئے اس احاطے میں پہنچے تو انھوں نے اندر دیکھا تو وہاں انسانی لاش پڑی تھی جس پر شور مچ گیا۔پہلے پہل تو یہ شک گزرا کہ یہ چڑیا گھر کے عملے کا ہی کوئی فرد ہوگا لیکن پھر جب سارے سٹاف کی دو تین بار گنتی کی گئی تو سٹاف پورا تھا۔‘", "انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شخص رات کے کسی وقت پنجرہ پھلانگ کر اس میں داخل ہوا ہے جس پر شیر نے حملہ کیا اور مرنے والے شخص کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے۔ ", "بہاولپور پولیس کے ترجمان محمد عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کی ہے جنھوں نے بتایا کہ انھوں نے نہ تو رات گئے اور نہ ہی آج صبح کوئی شور شرابہ یا چیخ و پکار کی آوازیں سنیں۔", "پولیس کی ابتدائی انکوائری کے مطابق ’اس شخص کو آتے جاتے کسی نے نہیں دیکھا اور ہماری اطلاعات یہی ہیں کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کسی وقت پیش آیا ہے اور آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد رپورٹ ہوا ہے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’چڑیا گھر کے گردونواح کے سی سی ٹی وی کیمروں سے رات گئے لوگوں کے آنے جانے کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے یہ شخص کس طرح چڑیا گھر کے اندر داخل ہوا اور رات گئے شہریوں کے چڑیا گھر آنے جانے کے اوقات کار کیا ہوتے ہیں اس بابت بھی ڈائریکٹر چڑیا گھر سے تفصیلات مانگی گئی ہیں جن کی روشنی میں پولیس قانونی کارروائی کرے گی۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-54421140", "summary": "سعودی عرب میں چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے عوام سے ترکی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’سرمایہ کاری‘ اور ’سیاحت‘ سمیت ہر سطح پر ترکی سے دوری اختیار کریں۔", "id": "36ae2c9b-2666-4f33-9085-54ea1c9cc820", "article": ["مسلم دنیا کی دو بڑی طاقتوں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تلخیاں جاری ہیں اور ایسے میں بعض ماہرین ان قیاس آرائیاں کو صحیح سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک مشرقی وسطیٰ پر اپنا غلبہ چاہتے ہیں۔", "لیکن اب دونوں ممالک کی جانب سے جس طرح کے بیانات سامنے آرہے ہیں ان سے ان کے سٹریٹیجک تعلقات نئی سمت میں جاسکتے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ایک بیان کے بعد سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ہر سطح پر ترکی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔", "چند روز قبل سعودی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عجلان العجلان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہر سعودی شہری چاہے وہ تاجر ہو یا سرمایہ کار، اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترکی کا ہر طرح سے بائیکاٹ کرے۔ ", "’چاہے وہ درآمدات کی سطح پر ہو، سرمایہ کاری یا پھر سیاحت کی سطح پر۔ یہ قدم ہمارے رہنماؤں، ہمارے ملک، ہمارے شہریوں کے خلاف ترکی کی حکومت کی مسلسل مخالفت کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔‘", "ترک صدر اردوغان کا خلیجی ممالک سے متعلق بیان", "حال ہی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ خلیج کے بعض ممالک ترکی کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ایسی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔", "اس کے بعد انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ’یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جو ممالک آج سوالوں کے گھیرے میں ہیں وہ کل تک وجود میں بھی نہیں تھے اور شاید آنے والے کل ميں وہ موجود بھی نہ ہوں۔ جبکہ اللہ کی مرضی سے ہم اس خطے میں اپنا پرچم لہراتے رہیں گے۔‘", "صدر اردوغان کے اس بیان کا مطلب یہ نکالا گیا کہ انھوں نے براہِ راست سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ سعودی عرب 1932 میں وجود میں آیا تھا۔", "بائیکاٹ کا کچھ اثر ہوگا؟", "سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ اپیل کتنی مؤثر ثابت ہوگی ابھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ", "لیکن اگر سعودی شہری اور تاجر اس اپیل پر عمل کرتے ہیں تو ترکی اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کی اہم وجہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں مسلسل گراوٹ ہے۔", "خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکی کی کرنسی لگاتار آٹھویں برس گراوٹ کا شکار ہے اور گذشتہ ایک دہائی میں اس کی قیمت میں 80 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔", "سعودی عرب کے کئی اہم فیصلوں کے پیچھے ولی عہد محمد بن سلمان کے قردار کے ذکر کیا جاتا ہے", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر قمر آغا کہتے ہیں کہ اگر اس اپیل پر عمل ہوا تو ترکی پر اثر پڑسکتا ہے کیونکہ ترکی میں سعودی عرب کی تقریباً ایک ہزار نجی کمپنیاں ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سعودی سیاح ترکی جاتے ہیں۔ ", "ان کا کہنا ہے ’ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی اختلافات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس میں علاقائی سطح پر یمن، لیبیا، عراق اور سوڈان سے متعلق سیاسی اختلافات تو ہیں لیکن ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کی نمائندگی سے متعلق بھی رسہ کشی جاری ہے۔‘", "قمر آغا مزید کہتے ہیں کہ سعودی حکومت نے ابھی تک ترکی کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اگر سعودی حکومت اس طرح کا کوئی فیصلہ کرے گی تو بحرین اور متحدہ عرب امارات بھی اسی نویت کا فیصلہ کر سکتے ہیں جس کے بعد ترکی کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔", "ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کتنی تجارت ہوتی ہے؟", "روئٹرز کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کُل درآمدات کے معاملے میں ترکی سعودی عرب کا بارہواں سب سے بڑا تجارتی ساتھی تھا۔ ", "تازہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی سے سعودی عرب ہونے والی درآمدات کی کُل مالیت 18 کروڑ ڈالر تھی جو بڑھ کر جولائی میں 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ ", "انقرا کی یلدرم یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر عمیر انس کہتے ہیں کہ یہ اپیل سعودی عرب کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔", "وہ کہتے ہیں ’میں اس لیے اس کو ایک مایوسی بھرا قدم کہوں گا کیونکہ اس اقتصادی بائیکاٹ کو قانونی طور پر عمل میں لانے کے لیے تجارت کے عالمی ادارے ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے متعدد قوانین کی خلاف ورزی کرنی ہوگی۔ ", "’اگر قطر کی طرح سعودی حکومت ترکی کا اقتصادی بائیکاٹ کرتی ہے تو ترکی اسے ڈبلیو ٹی او میں چیلنج کرے گا۔ جس طرح سے قطر کے معاملے میں ڈبلیو ٹی او نے اس کے حق میں فیصلہ سنایا تھا ویسا ہی فیصلہ ترکی کے حق میں سنایا جاسکتا ہے۔‘", "ان کا مزید کہنا تھا ’ڈبلیو ٹی او کے قانون کے مطابق آپ کسی ملک کا افتصادی بائیکاٹ تب تک نہیں کرسکتے ہیں جب تک قومی سلامتی کا کوئی بڑا مسئلہ در پیش نہ ہو۔ میرے خیال سے اقتصادی بائیکاٹ کی یہ اپیل سیاسی داؤ ہے۔ ایسا ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سعودی عوام اس پر کتنا عمل کرتے ہیں۔‘", "عمیر انس مزید کہتے ہیں کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سالانہ پانچ ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جس میں ڈھائی ارب ڈالر ترکی کی جانب سے اور ڈھائی ارب ڈالر سعودی عرب کی جانب سے ادا ہوتے ہیں۔", "وہ مزید کہتے ہیں ’ترکی سعودی عرب سے زیادہ تر تیل خریدتا ہے جبکہ بہت سے چيزیں وہ سعودی عرب کو برآمد کرتا ہے۔ سعودی عرب کے لوگوں کی ترکی میں بہت سرمایہ کاری ہے۔ ان کے گھر اور کمپنیاں یہاں پر ہیں اور گذشتہ برسوں میں سعودی افراد نے تقریباً پانچ سے چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔‘", "وہ کہتے ہیں 'سیاحت کی غرض سے ترکی آنے والوں میں سعودی شہریوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ہر سال تقریباً آٹھ لاکھ سعودی سیاح ترکی آتے ہیں۔ ", "’سعودی عوام اس صورت میں ترکی کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں اگر اس سے متعلق کوئی قانون بنتا ہے۔ مجھے لگتا ہے اس اپیل کا کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔‘", "ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کب ہوئے؟", "ترکی اور سعودی عرب کے درمیان رشتے خوشگوار نہیں ہیں اور اس تلخی کی حالیہ شروعات 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت سے ہوئی تھی۔ ", "خاشقجی کی ہلاکت کے لیے اردوغان سعودی عرب کی 'اعلیٰ قیادت' کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔ حال ہی میں خاشقجی کے قتل کے معاملے کے پانچ مجرموں کی سزا میں تبدیلی سے بھی ترکی ناراض ہے۔", "سعودی صحافی خاشقجی کی ہلاکت کے لیے اردوغان سعودی عرب کی 'اعلی قیادت' کو ذمہ دا ٹھہراتے رہے ہیں۔", "ستمبر میں سعودی عرب کی ایک عدالت نے خاشقجی کے قتل میں ملوث پائے گئے پانچ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کو روک دیا تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ صحافی کے خاندان کی جانب سے انھیں معاف کیے جانے کے بعد انھیں 20 سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔", "بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات", "ترکی کے صدر عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی رشتے بحال ہونے پر بھی ناخوش ہیں۔ ", "حال میں امریکہ کی ثالثی سے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور باہمی سفارتی رشتوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کی رضا مندی کے بغیر ان ممالک کا یہ اقدام ممکن نہیں۔", "سعودی ولی عہد محمد بن سلمان", "ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کا مستقبل", "عمیر انس کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لیے یہ بہت مشکل ہے کہ وہ ترکی جیسے ملک کے ساتھ طویل وقت تک اپنی تلخی برقرار رکھے۔ اس کی وجہ ترکی کی نیٹو میں شمولیت اور اس کی بڑھتی ہوئی طاقت ہے۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ ’خاشقجی کے معاملے کو بھول جائیں تو ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوا ہے جس سے دونوں کے درمیان رشتے خراب ہوں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کا جب تک سعودی عرب میں شاہ سلمان ہیں اور ترکی میں اردوغان ہیں تب تک دونوں کے درمیان رشتے خراب نہیں ہوسکتے ہیں۔ ", "’مجھے لگتا ہے کہ ایک پہل کی جانی باقی ہے۔ کیونکہ فی الوقت رشتے خراب ہیں لیکن ابھی ان کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کا وقت نہیں آیا۔‘", "اس کے علاوہ عمیر انس اس بات سے بھی متفق نہیں کہ ترکی خود کو مسلمان ممالک کا سربراہ ثابت کرنا چاہتا ہے۔", "ان کا کہنا ہے ’ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو یہ کہنا زیادہ درست نہیں ہوگا کو وہ مسلمان ممالک کا رہنما بننا چاہتا ہے۔ ترکی کی جانب سے ہمیشہ خود کو ایک یورپی ملک کے طور پر قبول کرانے کی خواہش رہی ہے اور اس کا مقابلہ مصر اور ایشیا سے نہیں بلکہ جرمنی، فرانس اور باقی یورپی ممالک سے رہا ہے۔ ترقی یورپی یونین کا رکن بننا چاہتا ہے اور نیٹو کا ممبر ہے۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ فی الحال ترکی کو عالم اسلام کا نیا کھلاڑی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ سعودی عرب، ایران اور مصر مسلم دنیا کی سربراہی کے روایتی دعویدار ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/ckr83vyrl0jo", "summary": "متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ سے اقتصادی، سیاسی اور تزویراتی شراکت داری رہی ہے، جو کہ دو خلیجی ہمسایہ ممالک کے محل وقوع اور ان کے ایک جیسے مفادات کا نتیجہ ہے۔ مزید یہ کے دونوں کو خطے میں مشترکہ چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جس نے انھیں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ہم آہنگی رکھنے والے اتحادی بنا رکھا ہے۔", "id": "ckr83vyrl0jo", "article": ["حال ہی میں سامنے آنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کی امریکی کوششوں کو اس کے خلیجی اتحادیوں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا ہے۔", "بلومبرگ نیوز نے یمنی اور سعودی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرتا ہے، جب کہ ریاض کو خدشہ ہے کہ اس طرح کی کشیدگی حوثیوں کو مشتعل کرنے، یمن میں نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنے اور مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی مملکت کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے۔ ", "یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دونوں خلیجی عرب اتحادیوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔", "متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ سے اقتصادی، سیاسی اور تزویراتی شراکت داری رہی ہے، جو کہ دو خلیجی ہمسایہ ممالک کے محل وقوع اور ان کے ایک جیسے مفادات کا نتیجہ ہے۔ مزید یہ کے دونوں کو خطے میں مشترکہ چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جس نے انھیں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ہم آہنگی رکھنے والے اتحادی بنا رکھا ہے۔", "لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات معیشت اور آبادی کے حجم کے لحاظ سے خلیج تعاون کونسل کے دو سب سے بڑے ممالک ہیں، ان کے درمیان مقابلہ ہونا بھی فطری بات ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب ایک نئی تنظیم کی موجودگی ہو۔ ", "دونوں ملکوں کے حکمرانوں کے مقاصد، عزائم اور وژن بعض اوقات ان کے ہم منصبوں سے متصادم ہوتے ہیں۔", "اگرچہ یہ مقابلہ عام طور پر پردے کے پیچھے ہوتا ہے، لیکن ایسے معاملات بھی ہیں جن میں دونوں ممالک کے مفادات میں ٹکراؤ یا تصادم ہے، جس کی وجہ سے مبصرین نے ان کے درمیان تعلقات میں دراڑ کی نشاندہی کی ہے۔", "دونوں ممالک کے درمیان پچھلی دو دہائیوں کے دوران رونما ہونے والے سب سے نمایاں عوامی معاشی تنازعات میں سے ایک شاید متحدہ عرب امارات کا خلیج تعاون کونسل کے مرکزی بینک کے صدر دفتر کی میزبانی کی ریاض کی تجویز پر اعتراض اور خلیجی مالیاتی یونین کے معاہدے سے دستبرداری تھی۔ جس نے ایک متحدہ خلیجی کرنسی اور کونسل کے ساتھ منسلک مرکزی بینک کے اجرا کے منصوبے میں خلل ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔", "جولائی 2021 میں سعودی عرب اوپیک پلس کے رکن ممالک کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کو بڑھانا چاہتا تھا، جس کی میعاد اپریل 2022 میں ختم ہونے والی تھی تاکہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والی گراوٹ کے نتیجے میں رکن ممالک کو ہونے والے نقصانات کی تلافی اور مارکیٹ کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔", "تاہم اماراتی وزیر توانائی سہیل المزروعی نے اپنے ملک کی پیداوار میں حصہ بڑھانے پر اصرار کرتے ہوئے میڈیا بیانات میں کہا کہ ’ہمارے لیے ناانصافی کے تسلسل کو قبول کرنا اور اس سے زیادہ قربانی دینا ممکن نہیں ہے جتنا ہم نے صبر اور قربانی دی ہے۔‘ ", "اگرچہ ایک ماہ بعد ایک سمجھوتہ طے پا گیا تاہم کشیدگی برقرار رہی اور متحدہ عرب امارات کے اوپیک پلس سے دستبرداری کے ارادے کے بارے میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیل گئیں، جس کی اماراتی حکام نے تردید کر دی۔", "ایک سابق امریکی سفارت کار ڈاکٹر چارلس ڈن کا خیال ہے کہ اگرچہ ’فریقین نے تنازعے کو کم کیا، لیکن اس نے متحدہ عرب امارات کے غصے کو ظاہر کیا جسے وہ سعودی عرب پر غلبہ حاصل کرنے کی خواہش سمجھتا تھا۔‘", "اس واقعے کے بعد دو سیاسی طور پر طاقتور خلیجی ریاستوں کے درمیان اوپیک کے اندر اور باہر تناؤ پیدا ہوا۔", "متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کیے تھے ", "حالیہ برسوں میں سعودی عرب اپنے اقتصادی ذرائع کو متنوع بنانے، تیل پر انحصار کم کرنے اور انفراسٹرکچر، ایوی ایشن، سیاحت اور کھیل جیسے شعبوں میں اپنے علاقائی اور بین الاقوامی کردار کو وسعت دینے کے لیے 2030 کے ترقیاتی وژن کے فریم ورک میں تیزی لایا ہے۔ ", "اس اقدام کے بعد یہ ناگزیر سمجھا جا رہا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک مقابلے کی فضا پیدا ہو جائے گی تاکہ ان میں سے ہر ایک خلیج اور مشرق وسطیٰ میں تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بن سکے۔", "مثال کے طور پرسعودی عرب نے اس سال کے شروع میں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت میں ایک نئی ایئر لائن، ریاض ایئر کے آغاز کا اعلان کیا۔ کمپنی اپنے خلیجی پڑوسیوں، خاص طور پر ایمریٹس ایئر لائنز اور اتحاد ایئرویز کے ساتھ مقابلہ کرے گی، کیونکہ اس کا مقصد 2030 تک 100 سے زائد مقامات پر پروازیں چلانے کا ہے۔", "ماہرین کے خیال میں سعودی عرب نے خلیجی پڑوسی کو ایک اور اقتصادی چیلنج دیا ہے۔ ریاض نے 2021 میں آزاد اقتصادی زونز سے درآمد کی جانے والی اشیا کو دی جانے والی کسٹم مراعات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جسے ماہرین نے متحدہ عرب امارات کی معیشت کے لیے ایک دھچکا سمجھا جو ان علاقوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ جیسا کہ یو اے ای سعودی عرب کو سب سے زیادہ اشیا سپلائی کرنے والے ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔", "سعودی عرب نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ان مراعات یافتہ اشیا کو لسٹ سے خارج کر دے گا ’جو اسرائیل کی طرف سے تیار کردہ، یا مکمل یا جزوی طور پر اسرائیلی سرمایہ کاروں کی ملکیت والی کمپنیوں یا عرب بائیکاٹ آف اسرائیل معاہدے میں شامل کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ اجزا پر مشتمل ہو۔‘", "یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین خلیج تعاون کونسل کے واحد رکن ہیں جنھوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے اور اقتصادی اور تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ ( اسے ابراہیم معاہدہ کہا جاتا ہے جس پر 2020 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں دستخط کیے گئے تھے اور جس میں سعودی عرب شامل نہیں ہوا)۔", "ڈاکٹر ڈن کے مطابق 2021 میں، سعودی عرب نے ’خلیج میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لیے متحدہ عرب امارات کو ترجیحی منزل کے طور پر چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘ جیسا کہ اس نے یہ شرط رکھی کہ یہ کمپنیاں 2024 تک سعودی عرب میں اپنا ہیڈ کوارٹر قائم کر لیں۔", "ڈاکٹر ڈن کا مزید کہنا ہے کہ ’سعودی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ اس کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کے ملک میں طویل مدت تک رہنے کے عزم کو یقینی بنانا ہے، لیکن اماراتی حکام کی جانب سے اس وضاحت کو قبول کیے جانے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ ابوظہبی اور دبئی فی الحال خلیج میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کے تقریباً 76 فیصد علاقائی ہیڈ کوارٹرز کی میزبانی کرتے ہیں۔‘", "یمن 2014 سے مسلح تصادم کا سامنا کر رہا ہے ", "مشترکہ علاقائی چیلنج دونوں ممالک کے اختلافات اور دشمنیوں کو پس پشت ڈالنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتے ہیں۔", "مثال کے طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنے پڑوسی ملک ایران کو اپنے لیے خطرہ سمجھنے کے حوالے سے اپنے موقف میں یکجا رہے ہیں۔ ", "متحدہ عرب امارات 2015 میں یمن میں ایران نواز انصار اللہ حوثی تحریک سے لڑنے اور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کی حمایت کے لیے بنائے گئے عرب اتحاد میں سعودی عرب کا ایک بڑا حلیف رہا ہے۔", "تاہم 2019 میں متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی افواج میں کمی اور دوبارہ تعیناتی کا اعلان کیا اور پھر 2020 میں وہاں جنگ میں حصہ لینے کے بعد اپنے فوجیوں کی واپسی پر جشن منانے کا اعلان کیا۔", "متحدہ عرب امارات نے علیحدگی پسند رجحانات والی جنوبی عبوری کونسل کی حمایت کرنے کا انتخاب کیا، اس کے اور ہادی حکومت سے وابستہ فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن میں تنازعے کے مخالف فریق بن گئے۔", "متعدد میڈیا رپورٹس اور یمنی حکام نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے جزیرہ سوکوترا پر ایک فوجی اڈے کے قیام کی بات کی، جو خلیج عدن کے داخلی راستے کے قریب واقع ہے، اور مایون جزیرے پر ایک فضائی اڈہ، جو آبنائے باب المندب میں واقع ہے۔ ", "ڈاکٹر ڈن کے مطابق بہت سی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس نے متحدہ عرب امارات کو اس قابل بنایا کہ وہ باب المندب اور قرون افریقہ کے قریب اپنی موجودگی کو مضبوط کر سکے۔ افریقہ کا وہ خطہ جہاں اس نے برسوں سے سیاسی اتحاد، سرمایہ کاری اور فوجی اڈوں کے قیام کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کی تھی۔", "سوڈان اپنے اہم تزویراتی محل وقوع کی وجہ سے امارات اور سعودی عرب دونوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بحیرہ احمر کے قریب ہے اور اسے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور قرونِ افریقہ کے خطے کے درمیان ایک کڑی سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ جیسے سونا، چاندی، زنک، لوہا، تانبا، تیل اور قدرتی گیس، اس کے علاوہ زرعی اور مویشی بھی اہم ہیں۔ ", "دونوں خلیجی ممالک نے 2019 میں سابق صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد سے سوڈان میں اہم کردار ادا کیا ہے، کیونکہ ریاض اور ابوظہبی دونوں نے عبوری فوجی کونسل کو امداد کا ایک بڑا پیکج فراہم کیا تھا، اور دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر، زراعت اور کان کنی جیسے سوڈانی شعبوں میں برسوں تک سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے سوڈانی حکومت کے ساتھ بحیرۂ احمر کے ساحل پر ابو امامہ بندرگاہ کی تعمیر و ترقی اور اس کے انتظام سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں۔ ", "سوڈان یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کی حمایت کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا، جس نے جنگ میں حصہ لینے کے لیے تقریباً 15000 فوجی بھیجے۔ عبوری خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دگالو کے درمیان تعلقات، جنھیں ’حمدتی‘ کہا جاتا ہے، جو یمن کی جنگ میں حصہ لینے والی ریپڈ سپورٹ فورسز کی قیادت کرتے ہیں۔ ", "بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب البرہان کی حمایت کرتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات ملک میں اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے حمدتی کی حمایت کرتا ہے۔ ", "ماہر تعلیم طلال محمد نے یہاں تک کہتے ہیں کہ ’سوڈان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پراکسی جنگ کا میدان بن گیا ہے۔‘ انھوں نے گذشتہ جولائی میں فارن پالیسی میگزین میں ایک مضمون لکھا تھا۔", "اگرچہ متحدہ عرب امارات نے حمدتی اور اس کی افواج کے ساتھ اپنے اتحاد کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بات نہیں کی تاہم نومبر کے اواخر میں سوڈانی خودمختاری کونسل کے ایک رکن، لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے عوامی طور پر متحدہ عرب امارات پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے خلاف جنگ میں حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔", "اس کے تقریباً دو ہفتوں بعد سوڈان نے حکم دیا تھا کہ ’15 اماراتی سفارت کار ملک چھوڑ دیں۔‘", "سوڈانی تجزیہ کار خولود خیر کہتے ہیں کہ ’2021 کی بغاوت کی قیادت کرنے والے حمدتی اور البرہان کے درمیان تعلقات میں دراڑیں، اور ان کے مفادات کا انحراف، یہ سب سعودی اور اماراتی مفادات کے انحراف کی عکاسی کرتے ہیں۔‘", "یہ کہا جا سکتا ہے کہ جنگ سوڈان بحیرۂ احمر کے طاس پر کنٹرول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مقابلے کا عکاس تھی، جس کا مطلب ہے کہ سوڈان کے بحران کا حل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دشمنی کی شدت کو کم کرنے میں مضمر ہے۔", "دونوں خلیجی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اس وقت بہت سی سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ دشمنی روکنے یا امدادی افواج کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچا جا سکے۔ ", "ڈاکٹر چارلس ڈن کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب اور امارات کے درمیان مسابقت کے اصل محرک معیشت اور سیاست ہیں۔۔۔ لیکن دونوں ممالک کے قائدانہ ماڈلز اور جغرافیائی سیاسی قیادت کے حصول کے درمیان فرق یقیناً مسابقت کو بھڑکاتا ہے۔‘", "سعودی اور اماراتی حکام اکثر اپنے ملکوں کے درمیان اختلافات کی موجودگی کے بارے میں کہی جانے والی باتوں کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ بتاتے ہیں کہ دونوں خلیجی پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی نئی بات نہیں اور یہ ان کے درمیان مضبوط تعلقات کو متاثر نہیں کرتی۔", "لیکن جس چیز نے کچھ لوگوں کے لیے خدشہ پیدا کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ مقابلہ خطے کے ان ممالک میں امن و استحکام کے حصول میں رکاوٹ بنے گا جنھیں امن اور استحکام کی اشد ضرورت ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-50343075", "summary": "امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ جلد ہی منظر عام پر آ سکتا ہے، تاہم دو بڑی عالمی طاقتوں کے مابین یہ لڑائی تجارت سے کہیں آگے کی بات ہے۔", "id": "905b3057-17ff-3640-888f-39ecc39b4a80", "article": ["واشنگٹن اور بیجنگ پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک میں جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ جلد ہی منظرعام پر آ سکتا ہے، تاہم دو بڑی عالمی طاقتوں کے مابین یہ لڑائی تجارت سے کہیں آگے کی بات ہے اور اس کا محور تجارت کے علاوہ معاشیات، دفاع، ثقافت اور ٹیکنالوجی بھی ہے۔ ", "سوال پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ چین سے چاہتا کیا ہے اور اس کا اصل ہدف کیا ہے؟ ", "اس کا سادہ سا جواب تو وہ تجارتی معاہدہ ہے جس پر گذشتہ ماہ صدر ٹرمپ اور چین کے نائب وزیر اعظم لیو ای کا اوول آفس میں اتفاق ہوا تھا۔", "تاہم دونوں ممالک میں جاری کشیدگی تجارت سے کہیں زیادہ گھمبیر ہے۔ میں نے واشنگٹن میں جتنے لوگوں سے بھی اس حوالے سے بات کی وہ متفق ہیں کہ اوول آفس میں گذشتہ ماہ ہونے والا معاہدہ کچھ زیادہ فرق نہیں ڈالے گا۔", "ڈاکٹر کلیمن کا کہنا ہے کہ 'امریکہ میں یہ احساس پایا جا رہا تھا کہ چین کے حوالے سے ہماری پالیسی کام نہیں کر رہی'", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "حالیہ برسوں میں امریکہ کے چین کے حوالے سے رویے میں واضح طور پر منفی تبدیلی آئی ہے اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ تبدیلی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آمد کے ساتھ ہی آ گئی تھی۔", "امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار ڈینیئل کلیمن کا کہنا ہے کہ اگر سنہ 2016 میں ہیلری کلنٹن یا کسی اور ڈیموکریٹ یا ریپبلیکن کو صدارت ملتی تو بھی چین کی حوالے سے ایسی ہی پالیسی نظر آتی۔", "ڈاکٹر کلیمن ’سینٹر فار نیو امریکن سکیورٹی‘ میں ایشیا پیسیفک سکیورٹی پروگرام کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 'امریکہ میں یہ احساس پایا جا رہا تھا کہ چین کے حوالے سے ہماری پالیسی کام نہیں کر رہی۔'", "دونوں ممالک میں جاری تجارتی کشیدگی میں اضافے کی بہت سی وجوہات ہیں۔", "سنہ 2001 سے سنہ 2018 کے دوران امریکی حکومت کے لیے معاشی تجزیہ کار کی حیثیت سے کام کرنے والے رے بوؤین کہتے ہیں کہ سنہ 2001 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کے وقت کیے گئے معاشی فوائد کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوئے۔", "انھوں نے کہا کہ چین کا کبھی بھی قواعد و ضوابط کے تحت چلنے کا ارادہ نہیں تھا۔ چین کثیر الجہتی اتحاد میں اس لیے بھی شامل ہونا چاہتا تھا تاکہ یہ جان پائے کہ یہ اتحاد عالمی تجارت کو کس طرح منظم کرتا ہے۔", "'دوسرے الفاظ میں چین اس اتحاد میں خود تبدیل ہونے کے بجائے اسے بدلنے کے ارادے سے شامل ہوا تھا۔'", "رے بوؤین کے بقول ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کے وقت کیے گئے معاشی فوائد کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوئے", "اور اس کا نتیجہ امریکہ میں بیروزگاری اور کارخانوں کی بندش کی صورت میں نکلا جسے 'چائنا شاک' کا نام دیا گیا۔ خاص طور پر ان علاقوں کے لوگ زیادہ متاثر ہوئے جنھوں نے سنہ 2016 میں صدر ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا۔", "بہت سی امریکی کمپنیوں نے مزدوری پر اٹھنے والے کم اخراجات کے پیشِ نظر اپنے کارخانے چین میں منتقل کر دیے۔ تاہم ڈینیئل کلیمن کے مطابق جو کمپنیاں چین منتقل ہوئی تھیں انھیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ 'ان کمپنیوں کو اپنی ٹیکنالوجی اور انٹلیکچوئل پراپرٹی چین کو منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا۔' ", "یہاں تک کہ وہ کمپنیاں جنھوں نے اپنے کارخانے چین منتقل نہیں کیے ان پر بھی یہ انکشاف ہوا کہ ان کے تجارتی راز کسی نہ کسی طرح چین کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔", "امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ایسے چینی افراد کی ایک طویل فہرست موجو ہے جو جاسوسی اور کمپیوٹر ہیکنگ میں ملوث ہیں۔ ", "ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کانگریس کو حال ہی میں مطلع کیا ہے کہ امریکیوں کی جانب سے تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی کی چوری سے متعلق شکایتوں کی بنیاد پر شروع کی گئی ایک ہزار سے زائد تفتیشیں اس وقت زیر التوا ہیں جن کا سِرا جا کر چین سے ملتا ہے۔", "ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے: امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ایسے چینی افراد کی ایک طویل لسٹ ہے جو جاسوسی اور کمپیوٹر ہیکنگ میں ملوث ہیں", "امریکی حکومت کے مطابق چین کی جانب سے گذشتہ چار برسوں میں چوری ہونے والی انٹلیکچوئل پراپرٹی کی مالیت 1.2 ٹریلین ڈالر تک ہے۔", "ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے ڈین چینگ کے مطابق امریکہ اور چین کے تعلقات میں تناؤ کی ایک بڑی وجہ یہی ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ جب کمپنیوں کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی رجسٹر شدہ مصنوعات چوری ہو رہی ہیں اور ان کے تجارتی راز ہائی جیک ہو رہے ہیں تو ان کمپنیوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ چین کے ساتھ شراکت داری منافع بخش نہیں رہی بلکہ در حقیقت اس کے منفی اثرات ہوئے۔", "رے بوؤن کے مطابق سنہ 2015 کے آواخر میں موڈ بدل چکا تھا، جو لوگ پہلے چین کے ساتھ شراکت داری کے حق میں بات کرتے تھے اب وہ بھی گھبرا چکے تھے کہ کس تیزی سے چین ہر چیز کو اپنی گرفت میں لے رہا تھا۔", "ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے ڈین چینگ کے مطابق انٹلکچوئل پراپرٹی کی ’چوری‘ امریکہ اور چین کے تعلقات میں تناؤ کی ایک بڑی وجہ ہے", "اسی اثنا میں پینٹاگون میں بریگیڈئیر جنرل رابرٹ سپالڈنگ اس ٹیم کے سربراہ تھے جس کی ذمہ داری چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کی ایک نئی حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔", "اب وہ فوج کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور انھوں نے اس حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔", "جب ان سے اس خطرے کے متعلق پوچھا گیا جو امریکہ کو چین سے درپیش ہے تو ان کا کہنا تھا کہ 'جنگ عظیم دوئم میں نازی پارٹی کے بعد یہ امریکہ کے وجود کو لاحق دوسرا بڑا خطرہ ہے۔' ", "'میرے خیال میں یہ سوویت یونین سے کہیں زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کی مغربی حکومتوں اور اداروں تک پہنچ ہے اور یہ بات سوویت یونین کی پہنچ سے بھی باہر تھی۔'", "جنرل رابرٹ سپالڈنگ: جنگ عظیم دوئم میں نازی پارٹی کے بعد یہ امریکہ کے وجود کو لاحق دوسرا بڑا خطرہ ہے'", "جنرل سپالڈنگ نے پینٹاگون میں ہوتے ہوئے جو کام کیا اس کے نتیجے میں قومی سلامتی کی ایک حکمت عملی بنی جو 2017 میں نیشنل سکیورٹی سٹریٹیجی کے عنوان سے شائع ہوئی۔ ", "چائنا پاور پراجیکٹ کی سربراہ بونی گلیسنر کہتی ہیں کہ حکومتی حلقوں میں معتبر سمجھے جانے والے اس دستاویز کا مقصد ہر محمکے کی رہنمائی کرنا ہے اور یہ دستاویز امریکی حکمت عملی میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ ", "بونی گلیسنر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حکومتی حلقوں کی سوچ میں امریکہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کی جگہ اب بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان (معاشی) جنگ نے لے لی ہے۔‘ ", "اس لیے اب امریکی محمکہ دفاع سمجھتا ہے کہ آنے والے عشروں میں امیرکہ کا ایک بڑا عسکری ہدف چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے چین نے جس تیزی سے ساؤتھ چائنا کے پانیوں میں مصنوعی جزیرے تعمیر کیے اور وہاں فوج تعینات کی ہے، اس نے واشنگٹن میں بہت سے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ", "ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے ڈین چینگ کے بقول ہر سال ساؤتھ چائنا کے راستے پانچ اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا تجارتی مال گزرتا ہے۔ اس لحاظ سے ’چین کے اقدامات کا مقصد یہ تھا کہ وہ کسی طرح خون کی اس بڑی شریان کو کاٹنے کے قابل ہو جائے جو عالمی تجارت میں شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔‘ ", "اسی طرح روبوٹِکس اور مصنوعی ذہانت جیسی اہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جانے کی خواہش سے بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے عزائم کیا ہیں۔ بونی گلیسنر کہتی ہیں کہ ’یہ چیز اب اس مقابلے بازی میں بنیادی حیثیت اختیار کر چکی ہے، کیونکہ اگر چین ان شعبوں میں امریکہ سے آگے نکل جاتا ہے تو وہ شاید امریکہ کو پیچھے ہٹا کر خود دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن جائے گا۔‘ ", "اور یہی وہ چیز ہے جو اب داؤ پر لگی ہوئی ہے۔", "امریکہ کی عسکری برتری کی بنیاد بہت بڑی فوج نہیں بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار اور انھیں استعمال کرنے والے سِسٹم ہیں۔ اگر چین اس قسم کی اہم ٹیکنالوجی کے میدان میں برتری حاصل کر لیتا ہے تو ہو سکتا ہے امریکہ زیادہ عرصے تک اس کا مقابلہ نہ کر سکے۔ ", "تاہم، ڈاکٹر کلیمن سمجھتے ہیں کہ غیر عسکری ٹیکنالوجی کا میدان بھی نہایت اہم ہے۔ ’چین نہ صرف ملک کے اندر نگرانی (سرویلینس) اور سینسرشِپ والی ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر رہا ہے بلکہ ایسی ٹیکنالوجی کو برآمد بھی کر رہا اور اس حوالے سے دوسرے ملکوں کی مالی مدد بھی کر رہا ہے۔‘ ", "ڈاکٹر کلیمن کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں چین کے بارے میں بحث میں جو چیز مرکزی بن جائے گی وہ ہائی ٹیک کے میدان میں اس کا غیر جمہوری رویہ یا استبداد ہوگا۔ ", "اس لیے اگر صدر ٹرمپ آئندہ انتخابات میں ناکام بھی ہو جاتے ہیں تو یہ توقع نہ رکھیں کہ مستقبل قریب میں چین سے متعلق امریکہ کی پالیسی تبدیل ہو جائے گی۔ واشگنٹن میں مُوڈ بدل چکا ہے۔ ", "اب بات یہ نہیں رہی کہ چین کو آڑے ہاتھوں لینا ہے یا نہیں، بلکہ بحث یہ ہے کہ یہ کام کرنا کیسے ہے۔ ", "ڈیموکریٹک پارٹی کے بہت سے رہنما، صدر ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسی کے برعکس، امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم زیادہ تر ڈیموکریٹ یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر ان کی جماعت چین کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرتی ہے تو پارٹی کو ووٹ بھی کم ہی ملیں گے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-51612402", "summary": "پاکستان کا ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کے بعد ملک میں ایران سے آنے والی روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔", "id": "8f79b6df-5d0a-4048-b315-6ab2f491dddc", "article": ["پاکستان کے ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں ایران سے آنے والی روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔", "کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اس سرحد کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔", "بلوچستان کے ضلع چاغی کے اسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بارڈر کب کھلے گا یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ فی الحال خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔", "یاد رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان لوگوں کی آمدورفت اور تجارت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔", "پاکستان اور ایران کے درمیان 904 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ، تربت اور گودار شامل ہیں۔ یہ اضلاع ایران کی اشیا کی ایک بڑی مارکیٹ ہیں۔ ان علاقوں میں اشیائے خورد و نوش سمیت تیل اور موٹر سائیکلیں بھی ایرانی استعمال ہوتی ہیں، جبکہ یہاں سرکاری طور پر ایران کی جانب سے بجلی بھی فراہم کی جاتی ہے۔", "سرحدی شہر تفتان کا بارڈر امیگریشن اور باضابطہ تجارت کے علاوہ ہفتے میں تین روز تجارت کے لیے کھولا جاتا ہے۔ تجارت کے ان دنوں میں پاکستان کے مزدور کندھوں اور ہتھ ریڑھیوں پر ایران سے عام استعمال کی چیزیں لاتے ہیں جن میں زیادہ تر سبزیاں، پھل، شہد، بیکری آئٹمز، مشروبات اور کراکری کا سامان شامل ہوتا ہے۔", "اس تجارت پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مطابق پاکستان سے موسمی پھل ایران جاتے ہیں۔", "چاغی کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش اہم نہیں ہیں اور اس مسئلے کے حل کےلیے انتظامیہ دوسرے شہروں سے ان اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔", "تفتان میں نہ کاشت کاری ہوتی ہے اور نہ ہی یہاں کوئی دوسرا بڑا ذریعہ روزگار ہے۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا سارا دارو مدار زیرو پوائنٹ، سرحدی کراسنگ، پر ہے جہاں سے مزدوری اور تجارت کے مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔ ", "صرف زیرو پوائنٹ کی تجارت سے لگ بھگ 2500 مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔ ", "چند مزدور بارڈر پار سے سامان لاتے ہیں، چند انھیں لادتے ہیں جبکہ دوسرے انھیں گاڑیوں پر لوڈ کر کے تفتان شہر میں دکانوں تک پہنچاتے ہیں۔ اس طرح 15 ہزار آبادی کے شہر تفتان کی معشیت اسی تجارت سے چلتی ہے۔", "بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے مزدور کام کاج کے لیے ایران کے صوبے سیستان اور دیگر علاقوں میں بھی جاتے ہیں جس کے لیے انھیں مقامی راہداری دی جاتی ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ایران سے ایل پی جی گیس کے ٹینکر تافتان آتے ہیں جہاں سے یہ گیس مقامی ٹینکروں کے ذریعے زیادہ تر پنجاب منتقل کی جاتی ہے جبکہ مقامی طور پر یہ گیس چھوٹے سلنڈروں میں فروخت کی جاتی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سے زاہدان ٹرین چلتی ہے جس میں زیادہ تر سیمنٹ، سکریپ، کھجور، ٹائلز اور ڈامر لایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ ٹرین سروس بھی معطل رہے گی۔", "چاغی، واشک، پنجگور، کیچ، تربت اور گودار کے اضلاع میں ایرانی تیل اور ڈیزل سے ہی مواصلاتی نظام چلتا ہے۔ یہ تیل آسمانی رنگ کی پک اپ میں، جسے زمباد کہا جاتا ہے، سمگل کیا جاتا ہے۔", "حکومت پاکستان نے حال ہی میں کئی سرحدی علاقوں میں باڑ لگا دی ہے جس سے سمگلنگ میں کمی تو آئی ہے لیکن یہ سلسلہ رک نہیں پایا، مقامی لوگوں نے اس بندش کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ ان اضلاع میں کاشت بارشوں کی مرہون منت ہوتی ہے جبکہ چاغی، واشک اور تربت میں دو سال قبل تک خشک سالی تھی جس کے بعد شدید بارشیں ہوئیں۔ یہاں کی آبادی کا ایک اچھا خاصا حصہ سمگلنگ سے ہی گزر بسر کرتا ہے تاہم کرونا وائرس کی پیش نظر ایف سی اور لیویز کی جانب سے نگرانی کے نظام میں سختی لائی گئی ہے۔", "پاکستان سے ہر سال شیعہ زائرین ایران جاتے ہیں جبکہ محرم اور چند دیگر مواقع پر ان کی تعداد کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ زائرین پر حملوں کے بعد تفتان میں پاکستان ہاؤس کے نام سے ایک سیف ہاؤس بنایا گیا تھا جہاں سے زائرین کو ایف سی کی سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچایا جاتا ہے۔", "اسٹنٹ کمشنر کے مطابق پاکستان ہاؤس کو قورنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے جہاں اس وقت 200 سے زائد زائرین مقیم ہیں۔ ان زائرین کو اگرچہ کوئی بیماری نہیں مگر احتیاطی تدابیر کے طور پر انھیں یہاں رکھا گیا ہے اور انھیں نگہداشت کا دورانیہ پورا کرنا پڑے گا۔", "’یہاں سے ایران نہ صرف زائرین بلکہ تجارت و مزدوری کے لیے بھی لوگ جاتے ہیں۔ ایسے افراد کی تعداد پانچ سے چھ ہزار کے قریب ہے۔ ہم نے اعلیٰ حکام کو درخواست کی ہے کہ سفارتی ذرائع کو استعمال کر کے ایران کو درخواست کی جائے کہ ہمارے جتنے بھی شہری ہیں ان کی وہاں پر ہی قرنطینہ کی مدت پوری کروائی جائے اور اس کے بعد روانہ کیا جائے۔‘", "بلوچستان کے صحرائی اور پہاڑی ضلع چاغی میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ سرحدی شہر تفتان میں صرف تین کمروں پر مشتمل بنیادی صحت مرکز ہے جس میں ایک ڈاکٹر اور کچھ طبی عملہ تعینات ہے۔ جبکہ دوسرے بڑے شہر نوکنڈی میں دیہی صحت مرکز موجود ہے اور ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں پرنس فہد بن سلطان ہسپتال موجود ہے۔", "صحافی علی رضا رند کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے 100 بستروں کے موبائل ہسپتال کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔", "اسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی تسلیم کرتے ہیں کہ طبی سہولیات اعلیٰ درجے کی نہیں ہیں تاہم نو کنڈی اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آئسولیشن سینٹر قائم کر لیا گیا ہے۔ ان کے پاس تھرمل سکینر گنز دستیاب ہیں۔ انھوں نے کہا چونکہ اس وقت تک کسی مسافر میں کورونا وائرس کا شبہ نہیں ہوا اس لیے کٹس کی ضرورت نہیں۔ اگر کسی پر بھی شبہ ہوا تو اس کو پہلے مرحلے میں آئسولیشن سینٹر لائیں گے اور مزید علاج کے لیے ایڈوانس ہسپتال بھیج دیں گے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c4nje39v30eo", "summary": "ماہ بیگم کے دانش مندانہ فیصلوں نے اسے قندھار سے ہزاروں میل دور سندھ کی سرزمین پر تخت و تاج کی ملکہ بنا دیا۔ یکے بعد دیگرے اس کے دو شوہروں شاہ حسن اور عیسی خان ترخان نے حکمرانی کا تاج پہنا اور سندھ پر حکومت کی۔", "id": "c4nje39v30eo", "article": ["(فائل فوٹو)", "سنہ 1495 میں قندھار میں ایک ارغون سردار مقیم بیگ کے گھر میں جنم لینے والی ماہ بیگم کے حسن و جمال کا چرچا دُور دُور تک پھیلا۔ ماہ بیگم کے سرخ و سفید چہرے پر سجا تل غضب کی کشش رکھتا تھا۔ ازبک روایات میں ایسا تل خوش بختی کی علامت تھا۔ ", "پھر ایک وقت آیا کہ ان کے دانشمندانہ فیصلوں نے انھیں قندھار سے ہزاروں میل دور سندھ کی سرزمین پر تخت و تاج کی ملکہ بنا دیا۔ ", "یکے بعد دیگرے ان کے دو شوہروں شاہ حسن اور عیسیٰ خان ترخان نے حکمرانی کا تاج پہنا اور سندھ پر حکومت کی مگر اس سب کے لیے ماہ بیگم تاحیات جدوجہد کرتی رہیں۔ ", "16ویں صدی کے اوائل میں سندھ، افغانستان، ایران، ہندوستان اور ایشیائے کوچک مستقل سیاسی تبدیلیوں کی زد میں تھے۔ سندھ اس وقت برصغیر میں اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا تھا۔ وہاں سمّہ خاندان کی حکومت تھی اور اسے تاریخ میں سکون، امن، علم اور خوشحالی کا دور تصور کیا جاتا ہے۔", "افغانستان میں تیموری طاقت بکھر رہی تھی۔ اس لیے وہ براستہ سندھ ہندوستان کے وسیع و عریض علاقے کی جانب بڑھنا چاہتے تھے۔ درۂ خیبر ایک طویل عرصے سے مختلف اقوام کی آمدورفت کا باعث تھا، ایسے میں جو بھی یہاں پیر جمانے کے قابل ہو جاتا، سندھ اور ہند کی خوشحالی اس کے دن پھیر دیتی۔", "وسطی ایشیا، خراسان اور فرغانہ میں تیموری، قزلباش اور ارغون قبائل کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی عروج پر تھی۔ شاہ بیگ ارغونوں کے سردار کے طور پر قندھار تک مطلق العنان حکمران بننا چاہتے تھے مگر مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر ان کے عزائم کی راہ میں دیوار کی طرح حائل تھے۔ ", "سنہ 1507 میں بابر اور شاہ بیگ کا مقابلہ ہوا جس میں بابر کو فتح ہوئی اور وہ مال غنیمت کے ساتھ شاہ مقیم کی بیٹی اور شاہ بیگ کی بھتیجی ماہ بیگم کو بھی ساتھ لے گئے۔ اس وقت ماہ بیگم کی عمر بمشکل بارہ سال ہوگی۔ ", "تاریخ دان اور مصنف کلیم اللہ لاشاری تفصیل بتاتے ہیں کہ ’وسط ایشیا کی وہ خواتین جو اشرافیہ سے تعلق رکھتی تھیں ان کا سیاست میں بہت زیادہ عمل دخل تھا۔ ان خواتین کی شادیاں بھی سیاسی طاقت کے حصول کے تحت کی جاتیں۔‘ ", "’اگر کسی جنگ میں خواتین کو مال غنیمت کے ساتھ حاصل بھی کر لیا جاتا تب بھی ان سے عزت اور احترام سے پیش آیا جاتا۔ ایسی خواتین کی شادیاں بھی گو کہ سیاسی گٹھ جوڑ ہی ہوتیں مگر رشتہ ہم پلہ ہی دیکھا جاتا۔‘", "وہ بتاتے ہیں کہ ’بابر نے بھی اسی اصول کے پیش نظر ماہ بیگم کی شادی محمد قاسم سے کروائی۔ بعد ازاں قاسم کوکہ، ایک جنگ میں مارے گئے جبکہ کچھ کتابوں میں لکھا ہے کہ ماہ بیگم نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔‘", "ماہ بیگم کے سوتیلے بیٹے مرزا محمد باقی کا مقبرہ، جنھوں نے انھیں جیل میں بند کیا", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "کلیم اللہ لاشاری کا کہنا ہے کہ ’ارغون ازبک نسل کا قبیلہ ہے جس کا قریبی تعلق ترک نسل سے بھی ہے۔ اس لیے جب بابر ماہ بیگم کو قید کرنے پر نازاں تھے تو ارغون اور ازبک انھیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ یہ ان کے لیے انا کا مسئلہ بھی تھا۔‘ ", "ترخان نامہ میں سید میر محمد بن جلال ٹھٹوی لکھتے ہیں کہ شاہ بیگ ارغون (ماہ بیگم کے چچا) 1511 میں سیوی کے قلعے کی فتح کے بعد قندھار واپس لوٹے تو ماہ بیگم کی والدہ نے ماہ بیگم کو واپس لانے پر اصرار کیا۔ ", "ترخان نامہ میں ہی لکھا کہ ماہ بیگم کو آزاد کروانے کے لیے بابر سے جنگ کرنا پڑتی جس کے لیے بظاہر ایک بڑی فوج اور جنگی مہم درکار تھی مگر ماہ بیگم کی ذہانت اور سیاسی سوجھ بوجھ نے اس کام کو آسان بنا دیا۔ ", "شاہ بیگ کے بھیجے ہوئے چند افراد جن میں خواتین بھی تھیں، نے ماہ بیگم تک خفیہ طور پر رسائی حاصل کی اور ماہ بیگم نے کمال ذہانت سے سلاسل کے بند دروازے کھول لیے۔ البتہ وہ اپنی بیٹی ناہید بیگم (جو ان کی پہلی شادی سے تھیں) کو اپنے ساتھ نہ لاسکیں۔", "ماہ بیگم کا فرار بابر کی بہادری، جرات اور فوجی حکمت عملی کے لیے ایک بڑا دھچکہ تھا۔ غفلت کے مرتکب تمام افراد کو سزا دی گئی۔ مزید کسی جنگ و جدل سے بچنے اور مستقبل میں ارغونوں سے دوستی بنائے رکھنے کے لیے انھیں قندھار کا بیرونی علاقہ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا مگر مؤرخین کے مطابق بابر کے اس اچھے سلوک کے باوجود ماہ بیگم کے دل میں پڑی گرہ کھل نہ سکی اور انھوں نے سوچ لیا تھا کہ وہ ہر صورت اپنی قید کا بدلہ بابر سے سیاسی میدان میں لے کر رہیں گی۔ ", "ماہ بیگم کے واپس آنے سے چچا شاہ بیگ کو ایک بہترین سیاسی مشیر حاصل ہوگیا۔ وہ اپنی نوعمر بھتیجی کی سیاسی بصیرت کے قائل تھے، اس لیے مستقبل کی ہر حکمت عملی میں ان کی رائے کو اہمیت دیتے اور وہ بھی چچا کے ساتھ نت نئی فتوحات کی منصوبہ بندی میں مصروف ہو گئیں۔", "شاہ بیگ نے بھتیجی کی شادی اپنے بیٹے شاہ حسن سے کر دی تھی۔", "مکلی نامہ میں درج ہے کہ ماہ بیگم کو مکلی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ وفات کے وقت ان کی عمر 80 سال سے زیادہ تھی", "ماہ بیگم سیاسی فیصلوں میں کتنی دخیل تھیں اس کا اندازہ شیخ عزیز کی کتاب ’سندھ کی محلاتی داستانیں‘ سے ہوتا ہے۔ ", "وہ لکھتے ہیں ’یہ سبی شہر کے ایک محل نما گھر کا منظر ہے جہاں مستقبل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جاری تھا جس میں صرف چند افراد موجود تھے۔ میزبان اور شاہ بیگ کا وفادار سنبل بیگ، شاہ بیگ، بیٹا شاہ حسن اور ماہ بیگم موجود تھیں۔ شاہ بیگ سیوی کا قلعہ فتح کرچکے تھے۔ اب سیوی قلعے کی فتح کے بعد موضوع گفتگو یہ تھا کہ بابر سے ٹکر لینے کے لیے قندھار پر دوبارہ حملہ کیا جائے۔ شاہ بیگ کے علاوہ ان کا بیٹا شاہ حسن بھی اسی حق میں تھا۔‘", "’واضح رہے کہ کمرے میں موجود افراد میں ماہ بیگم سب سے کم عمر تھیں مگر ان کا قطعی فیصلہ تھا کہ قندھار کے بجائے سندھ پر قبضے کے لیے دارالحکومت ٹھٹھہ پر حملہ کر دیا جائے تاکہ بابر اپنے زخم چاٹتے رہیں۔ وہ جانتی تھیں کہ بابر کی بھی شدید خواہش تھی کہ وہ سندھ پر قبضہ کر لے مگر اس کے لیے مطلوبہ طاقت انھیں حاصل نہ تھی۔‘", "وہ لکھتے ہیں کہ ’شاہ بیگ بھی ٹھٹھہ کی جانب رُخ کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا مگر ماہ بیگم نے یقین دلا دیا کہ انھوں نے تمام تیاریاں کر رکھیں ہیں۔ اگرچہ وہ تینوں جنگی حکمت عملی کے حوالے سے تجربہ کار تھے مگر ماہ بیگم کا فیصلہ حتمی تھا کہ سندھ کی طرف رُخ کیا جائے گا لہذا بقیہ افراد نے اس پر صاد کیا۔‘", "لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ٹھٹھہ پر جام نظام الدین جنھیں ان کی رعایا پیار سے ’جام نندو‘ بلاتی تھی، کی حکومت تھی۔ یہ امن و خوشحالی کا دور تھا۔ ", "پروفیسر نور احمد جھنجی بتاتے ہیں کہ سمّہ دور سندھ میں علم و فضل کا دور تھا۔ ’یہ ایک جدید سوسائٹی تھی۔ مدارس کی بہتات تھی، دنیا بھر کے علوم پڑھائے جاتے۔ علمائے کرام کی آمدورفت عام تھی۔ کوریئر کا وہ نظام تھا کہ بغداد تک ڈاک ایک ہی دن میں پہنچ جاتی۔ اس کے لیے بڑا شان دار نظام موجود تھا۔ ایک مخصوص فاصلے پر چاق و چوبند گھڑ سوار موجود ہوتے جو ڈاک کو دوسرے گھڑ سوار کے حوالے کرتے، یوں ایک دن میں ڈاک منزل مقصود تک پہنچ جاتی۔‘", "نور احمد جھنجی کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں جب رعایا بھی حکمراں سے پیار کرتی ہو، بیرونی طاقتوں کے لیے قبضہ کرنا آسان نہیں ہوتا اور اگر کسی جوڑ توڑ سے قبضہ کر بھی لیا جائے تو اس قبضے کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔", "شاہ بیگ کے ساتھ بھی یہی ہوا، سیوی پر قبضہ کرنے میں اگرچہ انھیں کوئی مشکل نہ ہوئی لیکن اس قبضے کو برقرار رکھنے میں انھیں ضرور مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ یہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ شاید جام نظام الدین اپنا علاقہ آزاد کروانے کے لیے سیوی پر حملہ کر دیں لہذا انھوں نے یہیں قیام کا فیصلہ کیا۔ ", "کوئی سال بھر بعد توقع کے مطابق جام نظام الدین 12 ہزار نفری کے ساتھ سیوی پہنچ گئے۔ اگرچہ ماہ بیگم اور شاہ حسن پُراعتماد تھے مگر اس بار ان کے اندازے درست نہ نکلے۔ ", "جام نظام الدین کی اصل طاقت ان کا بہادر اور صاحب بصیرت سپہ سالار دریا خان تھا۔ خاصے جنگ و جدل کے بعد دریا خان نے سیوی پر قبضہ کرلیا۔ شاہ بیگ پسپا ہو چکے تھے اور سپاہیوں کی قلیل تعداد کے ساتھ شال کوٹ قلعے میں پہنچ گئے۔ ", "بعد ازاں ان کا بیٹا شاہ حسن بھی ان حالات سے نالاں ہو کر بابر کے دربار میں پہنچ گیا۔ ماہ بیگم شاہ حسن کے ساتھ ہی تھیں۔", " شاہ حسن دو سال بابر کے دربار سے وابستہ رہے پھر ماہ بیگم کے ساتھ باپ کے پاس لوٹ آئے۔ ", "عیسیٰ خان کا مقبرہ۔۔۔ عیسیٰ خان کی دوسری بیویوں سے بہت سی اولادیں تھیں جو تخت پر نظریں جمائے بیٹھے تھے ", "شاہ حسن کی واپسی سے سندھ پر قبضے کا خواب ان تینوں کی آنکھوں میں دوبارہ زندہ ہو گیا۔ اس بار قدرت بھی ان کے ساتھ تھی کیونکہ جام نظام الدین کی وفات ہو چکی تھی اور ان کے بعد تخت کے حوالے سے تنازعات کھڑے ہوگئے تھے۔ اصول کے مطابق جام نظام الدین کا نوعمر بیٹا جام فیروز تخت نشیں ہوچکا تھا مگر جام نظام الدین کے بھائی یعنی جام فیروز کے چچا جام صلاح الدین بھی تخت کے آرزو مند تھے۔ دونوں میں شدید رسہ کشی جاری تھی۔ ", "ماہ بیگم کا خیال تھا کہ اس تنازع کو ہوا دے کر وہ اپنی مراد پا سکتے ہیں مگر شاہ بیگ نے خبردار کیا کہ یہ مت بھولو کہ سپہ سالار دریا خان ابھی زندہ ہے۔", "ماہ بیگم پُرامید تھیں کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ماہ بیگم کے بھیجے ہوئے افراد نے نوعمرجام فیروز کو اپنے حلقہ اثر میں لے لیا تھا۔ دریا خان کی مخالفت کے باوجود جام فیروز نے ان افراد کو امور سلطنت میں دخیل کر لیا اور اہم عہدے دے دیے۔ ", "کتاب سندھ کی محلاتی داستانیں میں تفصیل سے لکھا ہے کہ ماہ بیگم کے ٹھٹھہ بھیجے ہوئے ان افراد میں سب سے اہم میر قاسم کبیکی تھے، جنھیں جام فیروز نے نہ صرف ملازمت پر رکھ لیا بلکہ ایسے امور بھی سونپ دیے جو صرف حکومت کے خاص افراد کے لیے ہوتے ہیں۔", "اس کے علاوہ میر قاسم کو ٹھٹھہ شہر میں ایک علیحدہ رقبہ بھی بطور جاگیر عطا کیا جس کو مغل واڑہ کا نام دیا گیا۔ آج بھی وہ علاقہ اسی نام سے مشہور ہے۔ اس وقت وہاں ارغون افراد کے علاوہ کوئی پر نہیں مار سکتا تھا۔ میر قاسم نے ماہ بیگم کا دیا ہوا کام احسن طریقے سے انجام دیا اور جام فیروز اور ان کے چچا کو تخت کے لیے مدمقابل لا کھڑا کردیا۔ ", "میر قاسم نے جام فیروز کو یہ راہ سجھائی کہ چچا صلاح الدین سے جنگ کے لیے ارغونوں کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر دانا و بینا دریا خان نے روکنے کی کوشش کی کہ ارغون تو خود سندھ پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں کہ اگر ان کی فوج یہاں آگئی تو ہمارے لیے بُرا ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ صرف چند ماہ قبل ماہ بیگم سندھ کے مزارات کی زیارت کے بہانے آئی تھیں جبکہ ان کی آمد کا اصل مقصد حالات سے واقفیت اور خصوصی ہدایات دینا تھا۔ ", "ناتجربہ کار جام فیروز اس ساری جوڑ توڑ کو سمجھنے سے قاصر تھے اور انھیں دریا خان کی بات کا یقین نہ تھا۔", "’کیا ایک خاتون ارغون سرداروں پر اتنا حاوی ہو سکتی ہے؟‘ جام فیروز نے ماہ بیگم کے حوالے سے اعتراض کیا لیکن جام فیروز ہواﺅں کا رخ نہ پہچان سکے۔ بہرحال گھمسان کا رن پڑا اور بالآخر ارغونوں نے جام فیروز کو شکست دے کر سندھ پر قبضہ کرلیا۔", "دیر سے سہی مگر ماہ بیگم نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوا۔ اب ان کے شوہر شاہ حسن حکمران تھے اور وہ ایسی ملکہ جن کی مرضی کے بغیر امور سلطنت کا کوئی فیصلہ نہ ہوتا۔ ماہ بیگم اب ٹھٹھہ کے شاہی محل میں قیام پذیر تھی۔ شاہ حسن زیادہ تر بکھر میں ہوتے، جہاں انھیں شمالی چھاﺅنی اور حتمی دارالحکومت بنانا تھا۔ ", "شاہ بیگ کی وفات ہو چکی تھی اور شاہ حسن کے تمام امور کی نگرانی عیسی خان ترخان کر رہے تھے، جنھیں شاہ حسن نے منھ بولا بیٹا بنا رکھا تھا لیکن انھیں بھی ہر حکم کے لیے ماہ بیگم کی اجازت کی ضرورت تھی۔ ماہ بیگم اب سندھ کے ہر سیاہ و سفید کی مالک تھیں۔ ", "ماہ بیگم نے سندھ کا اقتدار تو حاصل کرلیا تھا مگر انھیں بابر کاخوف لاحق تھا کہ وہ انھیں چین سے بیٹھنے نہ دے گا کیونکہ سندھ پر قبضہ بابر کی بھی خواہش تھی۔ اس خطرے کو ماہ بیگم کے ذہن رسا نے ایسے ٹالا کہ انھوں نے اپنی خوبصورت بیٹی ناہید بیگم کو بابر کے حرم میں دے دیا۔ یوں اب بابر سے قریبی رشتے داری ہوچکی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ بابر نے ٹھٹھہ کا رُخ نہیں کیا اور دلی کی طرف روانہ ہو گئے۔", "لیکن ماہ بیگم کی آزمائش ابھی باقی تھی۔ سنہ1551 میں شاہ حسن شدید علیل ہو گئے۔", "لیم اللہ لاشاری بتاتے ہیں کہ شاہ حسن کو ایک عجیب بیماری لاحق تھی، وہ پانی کے قریب رہنے کو ترجیح دیتے۔ آخری 13 ماہ انھوں نے کشتی پر گزارے اور وہیں وفات پائی۔ ", "آنے والے دنوں میں ماہ بیگم نے عیسیٰ خان ترخان سے شادی کرلی جو شاہ حسن کے بعد ٹھٹھہ کے حکمران بنے۔ اب یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس سیاسی جوڑ توڑ میں بھی ماہ بیگم کا ہاتھ تھا۔ ماہ بیگم ایک بار پھر ملکہ بن چکی تھیں۔ ", "1559 میں عیسی خان ترخان بہت کمزور ہو چکے تھے۔ ماہ بیگم کی بدقسمتی تھی کہ شاہ حسن سے ان کی کوئی اولاد نہ تھی جسے وہ باپ کے مرنے کی بعد تخت پر بٹھاتیں جبکہ عیسیٰ خان کی دوسری بیویوں سے بہت سی اولادیں تھیں جو تخت پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔ ", "یہ سب ماہ بیگم کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ ارغونوں کو سندھ پر حکمران بنا چکی تھیں اور اب بھی ارغونوں کا اثر رسوخ بہت تھا۔ ماہ بیگم بھی حالات کو بھانپ رہی تھی۔ بظاہر مرزا عیسیٰ خان ترخان چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا صالح خان تخت و تاج کا مالک بنے لیکن ماہ بیگم اس بات کی مخالف تھیں۔ ماہ بیگم کا ووٹ مرزا محمد باقی کی جانب تھا۔ ", "عیسیٰ خان کا آخری وقت تھا۔ ماہ بیگم ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے بیٹھی تھیں جب عیسیٰ خان نے آخری بار انھیں متنبہ کیا کہ ’اگر مرزا محمد باقی کے سر پر حکومت کا تاج رکھا تو جان لو کہ تمھاری موت بھی اسی کے ہاتھوں ہو گی۔‘ ", "ماہ بیگم شوہر کی بات کو خاطر میں نہیں لائی۔ انھوں نے زندگی بھر آزادی سے فیصلے کیے تھے جن میں سے بیشتر صحیح ثابت ہوئے تھے لہذا اس بار بھی انھیں اپنے فیصلے اور بصیرت پر اعتماد تھا۔ ", "عیسیٰ خان کے مرنے کے بعد ماہ بیگم نے مرحوم شوہر کی وصیت کے خلاف مرزا محمد باقی کے حوالے تخت و تاج کردیا لیکن تمام عمر درست فیصلے کرنے والی ماہ بیگم کا آخری فیصلہ ان کے لیے غلط ثابت ہوا، جس کا خمیازہ انھوں نے جان دے کر ادا کیا۔ ", "عیسیٰ خان ترخان کی آنکھیں بند ہونے کے بعد سوتیلے بیٹے مرزا محمد باقی نے ماہ بیگم کو سیوہن قلعے کی جیل میں قید کر دیا۔", "ماہ بیگم نے اپنے آخری دن سیوہن قلعے سے دریائے سندھ کے پانی کو دیکھتے ہوئے گزار دیے۔ مرزا باقی صرف چند دن ہی ماہ بیگم کو قید میں رکھ پائے اور اس سے پہلے کہ قید میں ان سے کوئی بدسلوکی کی جاتی، اس بادشا گر خاتون نے نہایت وقار سے اپنی آخری سانسیں لیں۔", "مکلی نامہ میں مصنف میر شیر قانع اور پھر حواشیہ میں پیر حسام الدین راشدی لکھتے ہیں کہ ’ماہ بیگم کو گرفتار کر کے مرزا باقی نے ایک کمرے میں قید کر دیا تھا اور حکم دیا کہ ان کو کھانے پینے کی کوئی چیز نہ دی جائے اور اس طرح ماہ بیگم بھوک اور پیاس کے ہاتھوں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔‘", "اسی مکلی نامہ میں درج ہے کہ ماہ بیگم کو مکلی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ وفات کے وقت ماہ بیگم کی عمر 80 سال سے زیادہ تھی۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c51dxgkl0x6o", "summary": "اپنی تاریخ میں پہلی بار ومبلڈن میں ٹینِس کے مقابلوں کے دوران انتظامیہ نے اپنے ڈریس کوڈ میں نرمی کی ہے۔ یہ قواعد اتنے سخت کیوں ہیں؟ ایلی وائلٹ براملی اس موضوع پر ایک نظر ڈالتی ہیں۔", "id": "c51dxgkl0x6o", "article": ["اپنی تاریخ میں پہلی بار ومبلڈن میں ٹینِس کے مقابلوں کے دوران انتظامیہ نے اپنے ڈریس کوڈ میں نرمی کی ہے۔ یہ قواعد اتنے سخت کیوں ہیں؟ ایلی وائلٹ براملی اس موضوع پر ایک نظر ڈالتی ہیں۔", "146 سال میں پہلی بار ومبلڈن نے خواتین کے لباس میں تبدیلی کی ہے لیکن اس تبدیلی کے ومبلڈن میں ہونے کی وجہ سے، اسے انقلابی تبدیلی کے بجائے ایک ارتقائی تبدیلی سمجھا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو اب گہرے رنگ کے انڈر شارٹس پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔ ", "یہ اقدام مبینہ طور پر ان کھلاڑیوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو اپنی ماہواری کے دنوں میں ہوتی ہیں۔ ", "ایک بیان میں آل انگلینڈ کلب کی سربراہ سیلی بولٹن نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ نیا اصول ’کھلاڑیوں کو پریشانی سے نجات دے کر خالصتاً اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے گا۔‘ ", "اس کا بہت سے کھلاڑیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ جیسا کہ امریکہ کی کوری گاف نے گذشتہ ہفتے سکائی نیوز کو بتایا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے یہ یقینی طور پر میرے اور لاکر روم میں موجود دیگر لڑکیوں کے لیے بہت زیادہ تناؤ کو دور کرے گا۔‘", "ٹینس کے تاریخ دان کرس بوورز، جنھوں نے راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی سوانح عمری لکھی ہے، سمجھتے ہیں کہ یہ تبدیلی ومبلڈن کے سماجی دباؤ کے سامنے جھکنے کا معاملہ ہے۔ ", "وہ بی بی سی کلچر کو بتاتے ہیں کہ ومبلڈن کے پاس اب کوئی راستہ نہیں تھا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "’ومبلڈن بہت ہی پریشان کن حالات میں تھا۔‘", "یہ خیال کہ خواتین کھلاڑی صرف وہی لباس پہن سکتی ہیں جو کھیل کی نوعیت سے مطابقت رکھتا ہے، اسے اب فرسودہ سمجھا جا رہا ہے۔ یقیناً یہ قوانین قدیم اور جنس پرست تھے۔ ", "اب جب کچھ ٹینِس کورٹس نے خاتون کھلاڑیوں کے مطالبے کو جائز تسلیم کر لیا گیا ہے، سینٹر کورٹ کی حدود میں پرانے قواعد و ضوابط ابھی تک برقرار تھے۔ کھلاڑیوں کو بتایا جاتا کہ ’انھیں ٹینس کے مناسب لباس میں ملبوس ہونا چاہیے جو تقریباً مکمل طور پر سفید ہو۔ سفید میں صرف سفید، کریم رنگ کا سفید بھی شامل نہیں۔‘ ", "نیک لائنز، کف، ٹوپی، ہیڈ بینڈ، کلائی پر بندھے بینڈ، موزے، شارٹس، سکرٹس اور انڈر گارمنٹس پر مختلف رنگوں کے ڈیزائن کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ ", "لیکن اس سے پہلے کہ کھلاڑی قوسِ قزا کے رنگوں کو اپنانا شروع کریں، کوڈ واضح ہے کہ ڈیزائن ایک سینٹی میٹر سے زیادہ چوڑا نہیں ہونا چاہیے۔ ", "اور اگر کوئی تشویش تھی کہ کھلاڑی مختلف نمونوں کا استعمال کریں گے، تو اس پر کوڈ کا حکم ہے کہ ’پیٹرن کے اندر موجود رنگ کی پیمائش اس طرح کی جائے گی جیسے یہ رنگ کا ٹھوس ماس ہے اور اسے ایک سینٹی میٹر (10 ملی میٹر) گائیڈ کے اندر ہونا چاہیے۔‘", "اس کے علاوہ ’دیگر مٹیریلز یا نمونوں سے بنائے گئے کمپنی کے لوگوز قابل قبول نہیں ہیں۔‘ ", "برطانیہ میں ٹینس کی سماجی تاریخ کے مصنف رابرٹ لیک نے بی بی سی کلچر کو بتایا کہ سب سے سفید لباس کا کوڈ ہمیشہ سے ہے۔ ’سفید رنگ پسینہ سب سے بہتر انداز میں چھپاتا ہے، صاف، تیز اور صاف نظر آتا ہے، اچھائی کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کی کرکٹ سے جڑی تاریخ کو دیکھتے ہوئے، تاریخی طور پر اعلیٰ متوسط طبقے کے مسرت کے لمحوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔‘", "رابرت لیک کے مطابق اس کا کچھ طریقوں سے وکٹورین دور کے اواخر میں ارتقا ہوا جس میں خواتین سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ ’ ثقافتی توقعات کے مطابق مناسب لباس پہنیں گی، یعنی شائستگی والا لباس۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران یہ فیشن کے بارے میں زیادہ تھا، 1950 کی دہائی میں یہ ’افادیت، کام، آرام‘ کے بارے میں زیادہ ہو گیا، اور، پھر بعد کے اوپن دور میں خواتین کی کشش کے روایتی معیارات، یعنی شاید جنسی کشش کے لیے بھی اِن لباس کا استعمال جاری رہا۔ یہ وہ باتیں تھیں جن کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ٹینس کا روایتی لباس پہننا جاری رکھا۔", "یہ صرف ومبلڈن ہی نہیں ہے جو ڈریس کوڈ کو نافذ کرتا ہے۔", "ہائی پروفائل کھلاڑیوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی ایک حالیہ مثال سرینا ولیمز نے 2018 میں فرنچ اوپن جیتنے کے لیے وکنڈا سے متاثر کیٹ سوٹ پہنتے ہوئے دیکھی تھی۔ ", "یہ ان کی زندگی کا پہلا گرینڈ سلیم میچ تھا۔ اس لباس کی وجہ سے اُس پر مستقبل کے ٹورنامنٹس میں اِسے پہننے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ جیسا کہ ایک مبصر نے اس وقت لکھا تھا: ’یہ حقیقت میں خواتین کے جسموں پر پابندی ہے اور خاص طور پر، یہ اسی طرح ہے جس طرح سے سیاہ فام خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔‘ ", "لیکن یہاں تک کہ اگر دوسرے ٹورنامنٹ ڈریس کوڈز کو نافذ کرتے ہیں، تو ومبلڈن تو اپنے قوانین کی سختی کے لحاظ سے اور بھی زیادہ سخت ہے۔ ", "جیسا کہ کیرن بین ہورین، فیشن کی تاریخ دان اور ’شی ہیز گوٹ لیگز‘ کی شریک مصنفہ، بی بی سی کلچر کو بتاتی ہیں کہ ’ٹینس کورٹ ہمیشہ سے ایک ایسا میدان رہا ہے جس میں خواتین نے ان حدود کو چیلنج کیا ہے اور ان کو پیچھے دھکیلا ہے جو معاشرے نے عائد رکھیں۔", "’کیونکہ ومبلڈن اپنے امریکی یا فرانسیسی ہم منصبوں کے مقابلے میں ہمیشہ سے زیادہ روایتی اور قدامت پسند ٹورنامنٹ رہا ہے، یہ ایک ایسا میدان بن گیا ہے جس میں انفرادیت کے چھوٹے سے چھوٹے اظہار پر بہت زور دیا جاتا ہے۔‘ ", "سرینا ویلیمز نے فرینچ اوپن 2018 کی چیمپیئن شپ جیتنے کے لیے واکنڈا لباس سے متاثر ہو کر ایک نئے انداز کا کیٹ سوٹ زیبِ تن کیا – اِس وجہ سے اُس پر آئندہ کے کھیلوں میں کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ", "تاہم بوورز کے مطابق جس چیز کی تعریف نہیں کی جاتی وہ یہ ہے کہ ’80 کی دہائی سے ومبلڈن میں مردوں اور خواتین دونوں پر عائد پابندیاں بہت زیادہ سخت ہو گئیں۔‘ ", "وہ کہتے ہیں کہ یہ کوڈ سفید سے مزید سفید ہوگیا۔ یہ قوائد 90 کی دہائی میں بہت سخت ہو گئے اور پچھلی چند دہائیوں سے ان قواعد کو برقرار رکھا گیا۔ ", "سٹیفی گراف اور بورس بیکر نے جس قسم کے سٹائل پہن رکھے تھے وہ آج سینٹر کورٹ میں پیش ہوتے، ان کا کہنا ہے کہ انھیں کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ", "تو پھر ایک قدم پیچھے کیوں لیا جا سکتا ہے؟ ", "بوورز کا خیال ہے کہ یہ ’ومبلڈن اپنے برانڈ کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔۔۔ ومبلڈن کے لیے اس بات پر اصرار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ کو رائل باکس میں جیکٹ اور ٹائی پہننی ہوگی، لیکن وہ ایسا کرتے ہیں۔‘ ", "’ومبلڈن برانڈ کا وہ تمام حصہ جسے ہم قبول کرتے ہیں اور سٹرابیری اور کریم کے ساتھ اتنا ہی جوڑتے ہیں جتنا کہ ہم ٹینس کے ساتھ کرتے ہیں۔‘ ", "ان قواعد کو چیلینج کرنے والے بھی موجود رہے ہیں۔ بوورز نے مے سوٹن کی طرف اشارہ کیا جس نے 1905 میں ’تھوڑی سی جِلد دکھائی اور وہ ایسے ہی تھا کہ جیسے تھوڑی سے خوشبو سنگھائی گئی ہو۔‘ ", "1919 میں فرانسیسی کھلاڑی سوزان لینگلن کے ’غیر مہذب‘ لباس پر تنازع ہوا جس میں انھوں نے پیٹی کوٹ نہیں پہنا اور مقابلوں کی فاتح قرار پائیں۔ ", "ایلین بینیٹ 1934 میں وہ پہلی خاتون کھلاڑی تھیں جنھوں نے شارٹس پہن کر ٹینس کھیلا اور اس سے ابتدائی طور پر ومبلڈن میں ٹینس کے شائقین کو ’صدمہ‘ پہنچا۔ ", "سنہ 1919 میں فرانسیسی کھالڑی سوزین لینگلن نے پریس کو اُس وقت پریشان کردیا تھا جب انھوں نے پیٹی کوٹ نہ پہن کر ’غیر مہذب‘ لباس پہنا تھا", "سنہ 1949 میں گرٹروڈ ’گسی‘ موران نے ڈیزائنر ٹیڈ ٹنلنگ کا لباس پہنا تھا، جو سنہ 1920 کے آخر سے ٹورنامنٹ میں کام کر رہی تھیں۔ ", "بین ہورین، جنھوں نے ٹنلنگ کے ڈیزائنز کا مطالعہ کیا ہے، کا کہنا ہے کہ’یہ جانتے ہوئے کہ ٹورنامنٹ میں سفید کے سوا کسی رنگ کے لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے، ٹنلنگ نے اپنے زیر جامہ میں لیس ٹرم کا اضافہ کیا جو منتظمین کے لیے میڈیا سکینڈل کا باعث بنا اور اس کی برطرفی کا بظاہر سبب بن گیا۔‘ ", "اگرچہ وہ کہتی ہیں کہ ’اپنی یادداشت میں ٹنلنگ نے اشارہ کیا ہے کہ سکینڈل سے پہلے انھوں نے اپنے بھڑکتے انداز سے منتظمین کو تشویش میں ڈال دیا تھا۔‘ ", "سنہ 1985 میں امریکی کھلاڑی این وائٹ پر ان کے تمام سفید رنگ کے کیٹ سوٹ پر سامعین کی جانب سے آوازیں کسی گئیں۔ شائقین نے اُنھیں وہ لباس دوبارہ نہ پہننے کا کہا۔ ", "سنہ 2017 میں وینس ولیمز کو کہا گیا کہ وہ بارش کے وقفے کے دوران اپنا لباس تبدیل کریں کیونکہ ان کا برا سٹریپ ظاہر ہو رہا تھا۔ ", "وہ لوگ جو ماضی میں ومبلڈن کے سخت ڈریس کوڈ کی وجہ سے مشکل میں آئے، وہ اس نئی پیشرفت کو کیسے دیکھتے ہیں؟", "این وائٹ کی رائے ہے کہ یہاں سوال ومبلڈن کے برانڈ کا ہے۔ ’ومبلڈن کے تمام اصول ہی اسے پیشہ ورانہ ٹینس کھیلنے کے لیے ایک خاص اور چیلنجنگ مقام بناتے ہیں۔ ", "’میں حیران ہوں کہ آل انگلینڈ کلب نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ خواتین کے لباس کو کچھ رنگ پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ میں حیران ہوں کہ اب آگے کیا ہوگا؟"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cx9wp8zjd81o", "summary": "جون 2016 میں جب عامر خان نے اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا تواس وقت ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس اکیڈمی کو انگلینڈ میں قائم اپنی اکیڈمی کی طرز پر بنایا ہے اور جلد ہی یہ اکیڈمی عالمی چیمپئن تیار کرنا شروع کردے گی۔", "id": "cx9wp8zjd81o", "article": ["’میں پاکستان کی فوج، حکومت اور سپورٹس بورڈ کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ابھی وہ سب ایف سی والے لوگ جم سے چلے گئے ہیں اور ایک مہینے کے بعد ہم دوبارہ اسے کھولیں گے تاکہ بچے ٹریننگ حاصل کر سکیں۔۔۔‘", "پیر کے روز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنا یہ بیان جاری کیا۔ جس میں انھوں نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایک باکسنگ کی ٹریننگ اکیڈمی کے مناظر بھی دکھائے اور کہا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلے یہاں کتنا گند تھا، جو اب صاف ہو چکا ہے۔‘", "’ابھی ہم اس کو مزید صاف کریں گے، نیا سامان لائیں گے اور پھر باکسرز اور فائٹرز یہاں کھیل سکیں گے۔‘", "لیکن یہ معاملہ ہے کیا؟", "یہ تنازع حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے سامنے آیا جن میں دیکھا گیا کہ ایک بڑی سے ہال میں، جس کے وسط میں ایک خستہ حال باکسنگ رنگ موجود ہے، تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر سینکڑوں بستروں پر لوگ سو رہے ہیں۔", "بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ہال دراصل باکسر عامر خان کی اکیڈمی ہے جہاں ایف سی اہلکار ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں۔", "عامر خان نے بھی یہ تنازع سامنے آنے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بچے مجھے میسج کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے، ہم فائٹ نہیں کر سکتے، ٹریننگ نہیں کر سکتے۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’ایف سی کو وہاں سے چلے جانا چاہیے۔ میں نے حکام کو بولا، حکومت کو بھی بولا، لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوا۔‘", "سوشل میڈیا پر یہ تنازع اٹھنے اور عامر خان کی جانب سے ویڈیو بیان سامنے آتے ہی کئی برس سے بند اس اکیڈمی کی قسمت پھر سے جاگی اور وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے اسے خالی کروا لیا گیا۔", "عامرخان نے اب اعلان کیا ہے کہ باکسرز کی ٹریننگ کے لیے نیا سازوسامان لایا جائے گا اور صفائی کے بعد ’اکیڈمی کو ایک مہینے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔‘", "Twitter پوسٹ کا اختتام", "مواد دستیاب نہیں ہے", "واضح رہے کہ عامر خان نے 2015 میں اسلام آباد میں ایک باکسنگ اکیڈمی کھولنے کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ سے معاہدہ کیا تھا۔ اس اکیڈمی کا افتتاح جون 2016 میں ہوا۔", "جب عامر خان نے اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا تو اُس وقت اُن کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس اکیڈمی کو انگلینڈ میں قائم اپنی اکیڈمی کی طرز پر بنایا ہے اور ’جلد ہی یہ اکیڈمی عالمی چیمپئن تیار کرنا شروع کر دے گی۔‘", "عامر خان نے اپنی ویب سائٹ پر اس باکسنگ اکیڈمی کی بنیاد رکھنے کی وجہ بتاتے ہوا لکھا تھا کہ ’ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اب ان میں سرمایہ کاری کریں۔ میرا مقصد ہر بچے کو اوپر اٹھانا اور ان کی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ آپ کی مدد سے، ہم مزید بچوں کو سڑکوں سے ہٹا سکتے ہیں اور پرتشدد جرائم جیسے مسائل سے لڑ سکتے ہیں۔‘", "ان کے مطابق ’اکیڈمی کا مقصد نوجوانوں کو اپنی توانائیوں کو پیداواری انداز میں استعمال کرنے کے لیے ایک محفوظ جگہ فراہم کرنا ہے، جبکہ ایک ایسا ماحول بھی تیار کرنا ہے جو انھیں صحت مند عادات اور مثبت ذہنیت سے مالا مال متوازن طرز زندگی کی طرف راغب کرے۔‘", "ان کی ویب سائٹ کے مطابق عامر خان اکیڈمی پاکستان میں سینکڑوں بچوں اور نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتی ہے۔", "لیکن چند سال تک فعال رہنے کے بعد یہ اکیڈمی اس وقت بند کر دی گئی تھی جب کورونا وبا کے دوران حکومت نے کھیلوں اور دوسری اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔", "اکیڈمی سے وابستہ ایک سابق عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ کورونا وبا کے دوران عائد پابندیاں اٹھ جانے کے باوجود اکیڈمی کبھی دوبارہ مکمل طور پر فعال نہیں ہوئی۔", "اکیڈمی کے بند رہنے کی وجوہات بھی ایک سے زیادہ نظر آتی ہیں۔ ڈان نیوز میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق، 2022 میں سپورٹس بورڈ نے ’تزئین و آراِئش‘ کے لیے اس اکیڈمی کو مکمل طور پر خالی کروایا تھا۔", "تاہم دوسری جانب، بورڈ کے ایک اہلکار نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اکیڈمی کے بند ہونے کی وجہ عامر خان اور اکیڈمی کے ہیڈ کوچ داؤد نمی کے درمیان تنازع تھا۔", "وجہ جو بھی رہی ہو، بعد میں اسی خالی اکیڈمی میں ایف سی اہلکاروں کو ٹھہرا دیا گیا۔", "پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’چار سال سے ایف سی اہلکار اکیڈمی میں ٹھہرے ہوئے تھے۔‘", "اسلام آباد انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق ’ایف سی کو 2021 میں سفارتخانوں کی حفاظت کے لیے اسلام آباد بلایا گیا تھا اور 2022 میں ان کو اکیڈمی میں منتقل کر دیا گیا تھا۔‘", "واضح رہے کہ ایف سی وزارت داخلہ کے ماتحت نیم عسکری فورس ہے۔", "اکیڈمی کو ایف سی اہلکاروں سے خالی کروانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ’کافی وقت سے اکیڈمی کو خالی کروانے کے لیے کام کیا جا رہا تھا اور بورڈ کو اس بارے میں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایک خط بھی موصول ہوا تھا۔‘", "ان کا مزید کہنا تھا کہ خط بورڈ کے علاوہ وزارتِ داخلہ کو بھی بھیجا گیا تھا اور کیونکہ ایف سی وزارتِ داخلہ کے ماتحت ہے تو یہ کام وزارتِ داخلہ کے ذمے تھا۔", "مگر ایف سی اہلکاروں کو اکیڈمی میں ہی کیوں ٹھہرایا گیا؟", "بی بی سی نے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔", "تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ’ایف سی اہلکاروں کو مقامی انتظامیہ کی درخواست پر سفارتخانوں کی حفاظت کے لیے اسلام آباد لایا گیا تھا اور جب کسی فورس کو انتظامیہ کی درخواست پر کہیں لایا جاتا ہے تو اُس کے رہنے اور کھانے پینے کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ کی ہوتی ہے۔‘ ", "’جب میں نے باکسنگ شروع کی تو میں نے یہاں ٹریننگ حاصل کی تھی۔ یہاں بہت سے نوجوان باکسرز تربیت حاصل کر رہے تھے جن میں سے مجھ سمیت کچھ انٹرنیشنل لیول پر بھی پہنچے۔‘", "عثمان وزیر سنہ 2017 تک عامر خان اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کرتے رہے اور اُن کے بقول یہاں ملنے والی ٹریننگ ہی کی بدولت وہ آج وہ ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن ہیں۔", "ان کا کہنا ہے کہ ’دوسری جگہوں کے برعکس، عامر خان اکیڈمی کا ماحول بہت اچھا تھا اور وہاں کوئی سیاست نہیں تھی۔ اس لیے وہاں ہر طرح کا بچہ آتا تھا۔‘", "عثمان کا کہنا ہے کہ 2019 میں انھوں نے عامر خان کے ساتھ بھی ٹریننگ کی تھی۔", "انھیں افسوس ہے کہ کووڈ کے بعد اکیڈمی بند ہو جانے کی وجہ سے پاکستانی نوجوانوں کو اس کا بھرپور فائدہ نہیں ہو سکا۔", "عامر خان اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے ایک اور باکسر باکسر ظہور کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2018 سے 2022 تک وہاں ٹریننگ حاصل کی۔", "ظہور کہتے ہیں ’اکیڈمی کے ہونے سے نوجوان باکسرز کو بہت فائدہ ہوا تھا۔ ہمیں بھی ایک ایسی باکسنگ اکیڈمی کا پتا تھا جو صرف باکسنگ کے لیے تھی۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کو دوبارہ کھلنا چاہیے کیونکہ اس کے ’بند ہونے سے بہت سے بچے دربدر ہو گئے تھے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/science-56499687", "summary": "محققین کے مطابق جرائم پیشہ افراد ان لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن سے نجات ڈھونڈ رہے ہیں۔ ایسے میں ویکسین اور ویکسین پاسپورٹ مختلف داموں میں بیچے جا رہے ہیں۔.", "id": "266894c9-56e6-410b-bfd5-b0c6cf7bf5a1", "article": ["بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسینز، ویکسین پاسپورٹ اور کورونا ٹیسٹ کے جعلی منفی نتائج ڈارک ویب پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ایسٹرا زینیکا، سپوٹنک، سائنو فارم اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی خوراکیں ڈارک ویب پر 500 سے 750 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہیں۔", "نامعلوم تاجر ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بیچ رہے ہیں اور ان کی قیمتیں صرف 150 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں۔", "محققین کا کہنا ہے کہ ڈارک نیٹ پر ویکسین سے متعلق اشتہارات میں 'تیزی سے اضافہ' ہوا ہے۔ بی بی سی یہ معلوم نہیں کر سکا کہ آیا کہ بیچی جانے والی یہ ویکسینز اصلی ہیں۔ ", "ڈارک نیٹ، جسے ڈارک ویب بھی کہا جاتا ہے، انٹرنیٹ کا وہ حصہ ہے جس کی رسائی صرف خاص براؤزر ٹولز کی مدد سے ممکن ہو سکتی ہے۔", "مارکیٹ پلیس پر موجود اس اشتہار میں کووڈ 19 کی ویکسین بیچنے کا دعوی کیا گیا ہے", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سائبر سکیورٹی کی کمپنی چیک پوائنٹ کے محققین نے جنوری سے ان آن لائن مارکیٹوں اور ہیکنگ فورمز کی نگرانی کی ہے۔ یہاں سب سے پہلے جنوری میں ویکسین کے اشتہارات لگنا شروع ہوئے تھے۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ اب ان اشتہارات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 1200 سے زیادہ ہو گئی ہے۔", "ویکسین فروخت کرنے والوں کا تعلق امریکہ، سپین، جرمنی، فرانس اور روس سے معلوم ہوتا ہے۔ ", "ان ویکسینز کے اشتہارات روسی اور انگریزی زبان میں دیے گئے ہیں۔ ", "بعض اشتہارات کے مطابق ویکسینز میں آکسفورڈ زینیکا کی قیمت 500 ڈالر، جانسن اینڈ جانسن اور روسی ویکسین سپوٹنک دونوں 600 ڈالر اور چین کی تیار کردہ سائنو فارم 750 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ", "ایک آن لائن تاجر نے اپنے اشتہار میں کہا ہے کہ وہ ایک دن میں ویکسین کی ڈیلیوری کر سکتا ہے۔ 'ایک رات میں ڈیلیوری یا ایمرجنسی کی صورت میں ہمیں اپنا پیغام بھیجیں۔‘", "’دو خریدنے پر ایک مفت‘", "ہیکنگ فورم پر ایک دوسرے اشتہار میں کورونا ٹیسٹ کے جعلی منفی نتائج کی پیشکش کی گئی تھی اور اس میں کہا گیا تھا کہ ’بیرون ملک سفر یا نوکری کے لیے ہم منفی کووڈ ٹیسٹ کرتے ہیں۔ دو منفی ٹیسٹ خریدیں اور تیسرا مفت حاصل کریں!‘", "ویکسین پاسپورٹ کی پیشکش ایسے افراد کو کی جا رہی ہے جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں لگی ہے اور وہ آزادی سے سفر نہیں کر سکتے۔", "سیاحتی مقامات پر لے جانے والی کچھ کمپنیاں سیاحوں سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ مانگتی ہیں۔", "برطانیہ میں ویکسین پاسپورٹ کے ایک نظام پر بھی غور ہو رہا ہے جس سے سیاحوں کو بارز یا کھیلوں کے میدان تک رسائی کی اجازت مل جائے گی۔ ", "یورپی حکام نے بھی ’گرین ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ‘ کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے کووڈ 19 کی ویکسین حاصل کرنے والے افراد، منفی ٹیسٹ نتائج اور کورونا سے صحتیاب افراد کو یورپی یونین کے اندر سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ ", "اس طرح یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ڈارک ویب پر جعلی دستاویزات کیوں بیچی جا رہی ہیں۔ ", "چیک پوائنٹ کے محققین کے مطابق کئی تاجر جعلی دستاویزات بیچ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک تاجر کا تعلق برطانیہ سے ہے جو 150 ڈالر میں ویکسین کارڈ فروخت کر رہا ہے اور وہ اس کے عوض کرپٹو کرنسی میں بٹ کوائن کے ذریعے پیسے وصول کر رہا ہے۔ ", "جب انھوں نے اس تاجر سے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ وہ اپنے نام فراہم کریں اور یہ بتائیں کہ وہ تاریخ میں کیا لکھنا چاہتے ہیں، یعنی وہ تاریخ جب انھیں فرضی طور پر کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ 'آپ بے فکر رہیں۔۔۔ یہ ہمارا کام ہے۔۔۔ ہم نے ایسا کئی لوگوں کے ساتھ کیا ہے اور یہ بالکل محفوظ ہے۔‘", "چیک پوائنٹ سے منسلک اوڈیڈ وانونو نے کہا ہے کہ ’لوگوں کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ غیر تصدیق شدہ ذرائع سے ویکسین، ویکسین کارڈ یا منفی کورونا ٹیسٹ حاصل کرنا بہت خطرناک ہے۔ کیونکہ ہیکرز آپ کے پیسوں، معلومات یا شناخت کے استحصال میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔‘", "انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے ایک تاجر سے سائنو فارم ویکسین کی خوراک 750 ڈالر میں خریدی تھی لیکن ابھی تک انھیں یہ فراہم نہیں کی گئی۔", "وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تاجر جعلساز تھا مگر دوسروں کے پاس اصل ویکسینز ہو بھی سکتی ہیں اور نہیں بھی۔", "چیک پوائنٹ دنیا کے ممالک سے مطالبہ کر رہا ہے کہ ویکسین کی تمام دستاویزات کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم استعمال کریں تا کہ جعلسازی کو مشکل بنایا جا سکے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-59912930", "summary": "حالیہ مظاہروں کے نتیجے میں 30 برس تک ملک کے سیاہ و سفید کے مالک سابق صدر نذربائیف کی اقتدار کے ایوانوں پر گرفت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔", "id": "587c630c-1c48-4ab7-a500-221f4de92427", "article": ["مظاہرین نذر بائیف کے آبائی علاقے میں نصب ان کا مجسمہ گرا رہے ہیں", "جنوری کے پہلے ہفتے میں قزاقستان کو حکومت مخالف مظاہروں کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ صدر قاسم جومارت توکایف نے ان مظاہروں کو ’دہشتگرد فسادات‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔", "قطع نظر اس کے کہ یہ مظاہرے کب اور کیسے ختم ہوتے ہیں، ایک چیز واضح ہے کہ ان کے نتیجے میں قزاقستان کے ’قائد ملت‘ اور سابق صدر نورسلطان نذربائیف کے حکومت میں اثر و رسوخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اگرچہ وہ 2019 میں اقتدار سے الگ ہو گئے تھے مگر حکومت میں ان کا اہم کردار برقرار تھا۔", "یہ احتجاجی مظاہرے دو جنوری کو ملک کے تیل سے مالا مال مغربی خطے مینگیتاؤ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہوئے جو ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل گئے اور بالآخر پانچ جنوری کو صدر قاسم جومارت توکایف اور ’قائد ملت‘ نذربائیف کی حکومت کے خلاف احتجاج کی صورت اختیار کر گئے۔", "میڈیا میں بڑے پیمانے پر تشدد، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے واقعات کی خبروں کے بعد صدر توکایف نے مظاہرین کے خلاف زبردست کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا اور مظاہرین کو غیر ملکی تربیت یافتہ ’حقیقی دہشت گرد‘ قرار دے دیا۔", "انھوں نے روس کی قیادت میں قائم سابق سوویت ریاستوں کی تنظیم، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) سے بھی پانچ جنوری کو درخواست کر دی کہ وہ ملک میں پھیلی بے چینی اور بدامنی پر قابو پانے کے لیے ان کی مدد کرے۔ سی ایس ٹی او نے بغیر کسی تاخیر کے اگلے ہی روز قیام امن فوج روانہ کر دی جس میں دیگر ملکوں کے علاوہ روسی فوجی بھی شامل ہیں۔", "پانچ جنوری ہی کو صدر توکایف نے حکومتی کابینہ کا استعفٰی بھی قبول کر لیا۔ اسی روز جب مظاہرے اپنے عروج پر تھے تو انھوں نے قومی سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور سابق صدر نذربائیف کو تبدیل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ ", "عہدہ صدارت سے سبکدوشی کے بعد نذربائیف سکیورٹی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے موجودہ صدر پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے ہوئے تھے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سکیورٹی کونسل ملک کا ایک آئینی ادارہ ہے اور نذربائیف نے 2019 میں صدارت چھوڑنے سے پہلے اسے بہت بااختیار بنا دیا تھا تاکہ سبکدوشی کے بعد بھی وہ اقتدار پر اپنی گرفت قائم رکھ سکیں۔ انھوں نے خود کو اس اہم ادارے کا تاحیات چیئرمین بھی مقرر کر دیا تھا۔ ", "وہ قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق پالیسیوں کی نگرانی کرتے تھے اور صدر توکایف پر لازم تھا کہ وہ تمام اہم عہدوں پر تعیناتی کے لیے نذربائیف کو ’رابطے‘ میں رکھیں۔ اس سے 81 سالہ سابق صدر کو اپنے قریبی ساتھیوں کو اہم عہدوں پر لگانے کا موقع مل گیا جس سے انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ اور فوج پر ان کی گرفت مضبوط رہی۔", "نذربائیف کی برطرفی کے بعد اب توکایف کے ہاتھ کھل گئے ہیں اور وہ اپنے پیشرو کی ٹیم کی جگہ اپنی ٹیم کی تقرری کر سکتے ہیں۔ یہ کام احتجاجی مظاہروں سے پہلے کرنا ناممکن تھا۔ انھوں نے پانچ جنوری کو ہی نذربائیف کے دیرینہ ساتھی اور وزیراعظم عسکرمامِن کو بھی برطرف کر دیا تھا۔ اس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کریم مسیموف سمیت نذربائیف کے کئی دوسرے قریبی ساتھیوں کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔", "اقتدار کے ایوانوں سے نذربائیف اور ان کے رفقا کی بے دخلی ہی ان کے عہد کے خاتمے کی واحد علامت نہیں ہے۔ مظاہروں کے دوران ایک نعرہ جو سب سے زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آیا وہ تھا ’شال کٹ‘ یعنی ’بوڑھے جاؤ‘، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ملکی سیاست میں بھی ان کے لیے جگہ نہیں رہی۔ ", "ان کے آبائی علاقے الماتے میں ان کا مجسمہ گرائے جانے کی تصویر اس تبدیلی کی ایک اہم علامت ہے۔", "پانچ جنوری کو قزاقستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نذربائیف ملک چھوڑ گئے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس بات سے بھی تقویت ملی کہ وہ مظاہروں کے بعد سے نظر نہیں آئے جبکہ صدر توکایف دو دن میں قومی ٹی وی پر تین مرتبہ خطاب کر چکے ہیں جن میں انھوں نے پرامن رہنے کی اپیل کے علاوہ 'عوام کے ساتھ رہنے' کا وعدہ کیا۔", "2019 میں سبکدوش ہونے والے نذر بائیف سوویت دور کے آخری عالمی لیڈر تھے", "صدر توکایف مستقبل قریب میں سابق صدر نذربائیف کے حامیوں کی جگہ حکومت میں اپنے حامیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے بشرطیکہ وہ احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں۔ اس کی زد میں سابق صدر کے وہ قریبی رشتہ دار بھی آئیں گے جو حکومت کا حصہ رہے ہیں۔ ", "ان میں ان کے داماد تیمور کلیبائیف بھی شامل ہیں جو تاجروں کی قومی تنظیم کے سربراہ ہیں۔", "البتہ صدر توکایف کے لیے اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے میں نذربائیف خاندان کی ہائیڈرو کاربن کے ذخائر پر اجارہ داری بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ اپنے عہدے سے معزولی کے باوجود نذربائیف اہم ملکی اثاثوں کا انتظام کرنے والے خود مختار فنڈ، سامرُک-کزینا کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ", "یہ فنڈ ویسے تو سرکاری ملکیت ہے مگر قزاق تجزیہ نگار اسے بعض اوقات ایک ریاست بھی کہہ دیتے ہیں۔ 2020 میں نذربائیف نے کہا تھا کہ سامرُک-کزینا کے اثاثوں کی مالیت 70 بلین ڈالر ہے جو قزاقستان کی مجموعی قومی پیداوار کا 40 فیصد ہے۔", "نورسلطان نذربائیف 1990 سے 19 مارچ 2019 تک قزاقستان کے صدر رہے اور 19 مارچ 2019 کو انھوں نے اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔", "وہ 1990 میں سوویت سوشیالِسٹ رپبلک آف قزاقستان کے صدر منتخب ہوئے تھے اور سوویت یونین کے ٹوٹنے کے دوران اپنے ملک کو آزادی دلوائی۔", "دسمبر 1991 کے صدارتی انتخابات میں وہ بلا مقابلہ آزاد قزاقستان کے صدر منتخب ہوئے۔ سنہ 2007 میں کی گئی ایک آئینی ترمیم کے تحت انھیں اختیار حاصل ہو گیا کہ وہ یکے بعد دیگرے جب تک چاہیں صدر منتخب ہو سکتے ہیں۔ سنہ 2010 میں انھیں 'قائد ملت' کا خطاب دیا گیا۔", " 2015 میں وہ پانچویں مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوئے۔ نورسلطان نذربائیف نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز فولاد کے ایک کارخانے میں مزدور کی حیثیت سے کیا تھا۔ وہ کمیونسٹ پارٹی کے عہدیدار بھی رہے۔ ان کے والد، ابیش نذربائیف، ایک کسان اور چرواہے تھے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cd108e212evo", "summary": "گذشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے صرف 2.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان کو بھیجی گئی ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ غیرملکی پیسے اب بھی بھیج رہے ہیں مگر وہ قانونی یا سرکاری چینل کے بجائے غیر رسمی چینل جیسا کہ حوالہ اور ہنڈی کو ترجیح دے رہے ہیں، مگر ایسا کیوں ہے؟", "id": "cd108e212evo", "article": ["پاکستان میں ترسیلات زر میں کمی کا رجحان رواں سال اپریل کے مہینے کے بعد شروع ہوا تھا", "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی رقوم میں موجودہ مالی سال میں تسلسل سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور رواں سال اکتوبر کے مہینے میں گذشتہ سال کے اِسی مہینے کی نسبت لگ بھگ 16 فیصد کم رقوم بھیجی گئی ہیں۔", "پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022 میں ستمبر 2022 کے مقابلے میں بھی نو فیصد کی کمی دیکھی گئی اور موجودہ مالی سال کے چار مہینوں کا موازنہ اگر گذشتہ مالی سال کے انھی مہینوں سے کیا جائے تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں ساڑھے آٹھ فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔", "یاد رہے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم پاکستان میں زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہے اور اس میں کمی ایک ایسے وقت میں دیکھی جا رہی ہے جب پاکستان زرمبادلہ کی قلت کا شکار ہے اور مرکزی بینک اور تجارتی بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔", "مرکزی بینک کے پاس اس وقت آٹھ ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جب کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13.7 ارب ڈالر ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کو بیرونی قرضے کی ادائیگی کی مد میں 95 کروڑ ڈالر ادا کرنے پڑے ہیں جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔", "کرنسی کے کاروبار کے وابستہ ماہرین کا دعویٰ ہے غیرملکی پیسے اب بھی بھیج رہے ہیں مگر وہ قانونی یا سرکاری چینل کے بجائے غیر رسمی چینل جیسا کہ حوالہ اور ہنڈی کو ترجیح دے رہے ہیں", "پاکستان میں ترسیلات زر میں کمی کا رجحان رواں سال اپریل کے مہینے کے بعد شروع ہوا تھا۔ اپریل کے مہینے میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کسی ایک مہینےمیں پاکستان میں آنے والی ریکارڈ ترسیلات زر تھیں تاہم اس کے بعد اُن میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور اکتوبر کے مہینے میں ملک میں صرف 2.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ ", "پاکستان میں کرنسی کے کاروبار کے وابستہ ماہرین کا دعویٰ ہے غیرملکی پیسے اب بھی بھیج رہے ہیں مگر وہ قانونی یا سرکاری چینل کے بجائے غیر رسمی چینل جیسا کہ حوالہ اور ہنڈی کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری چینل سے پاکستان پہنچنے والی رقوم میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ", "یاد رہے کہ ترسیلات زر کی غیر سرکاری چینلز کے ذریعے آمد ملک کی معیشت کے لیے بھی نہایت خطرناک ہے کیونکہ ترسیلات زر کی مد میں آنے والے ڈالر پاکستان میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔", "اپریل کےمہینے سے لے کر اکتوبر کے مہینے تک ترسیلات زر کا حجم 90 کروڑ کم ہوا ہے", "پاکستان میں ایک سال میں ترسیلات زر کا رجحان دیکھا جائے تو گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ڈھائی ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں اور اس سے اگلے چار مہینوں میں یہ ڈھائی ارب کے آس پاس ہی رہیں۔ ", "رواں برس مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا جب یہ رقوم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور اپریل کے مہینے میں پہلی بار تین ارب ڈالر کی حد کراس کر کے 3.1 ارب ڈالر ہو گئیں۔ ", "اپریل کے بعد ان میں کمی دیکھی گئی اور موجودہ مالی سال کے اگست کے مہینےمیں یہ 2.7 ارب ڈالر تک گر گئیں اس کے بعد ستمبر کے مہینے میں ان میں مزید کمی دیکھی گئی جب اکتوبر کے مہینے میں ترسیلات زر 2.2 ارب ڈالر تک گر گئیں۔ اپریل کےمہینے سے لے کر اکتوبر کے مہینے تک ترسیلات زر کا حجم نوے کروڑ کم ہوا ہے۔", "’سرکاری طور پر ڈالر کا ریٹ 221 روپے آفر ہو رہا ہے جب کہ دوسرے چینلوں سے یہی ریٹ 230 روپے سے بھی زیادہ کا مل رہا ہے‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "کرنسی کے کاروبار سے وابستہ افراد اور ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ترسیلات زر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان میں ڈالر کا سرکاری ریٹ اور گرے مارکیٹ میں ملنے والے ریٹ کا فرق ہے جس کی وجہ سے اب زیادہ تر پیسے حوالے اور ہنڈی سے آ رہے ہیں۔ ", "سمیع اللہ طارق نے کہا سرکاری چینل کی بجائے دوسرے چینل زیادہ بہتر ریٹ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت سرکاری طور پر ڈالر کا ریٹ 221 روپے آفر ہو رہا ہے جب کہ دوسرے چینلوں سے یہی ریٹ 230 روپے سے بھی زیادہ کا مل رہا ہے۔", "یہ بھی پڑھیے", "فارن کرنسی کے کاروبار سے وابستہ اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق بھی ڈالر کا ریٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ اس وقت پشاور کی مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 240 روپے تک ہے جب کہ کراچی میں یہ 237 روپے تک ہے۔ ایک ڈالر پر 15 روپے تک کا فرق گرے مارکیٹ کو پیسے بھیجنے والوں کے لیے زیادہ پرکشش بناتا ہے۔ ", "سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو مرکزی بینک کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ غیر رسمی چینل سے زیادہ بہتر  ریٹ  ملنے کی وجہ سے  ترسیلات زر ان طرف زیادہ گئی ہیں۔", "مرکزی بینک کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ غیر رسمی چینل سے زیادہ بہتر  ریٹ  ملنے کی وجہ سے  ترسیلات زر ان طرف زیادہ گئی ہیں", "30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 31.2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ تھے تاہم موجودہ مالی سال میں ان میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔", "پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی میں ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق نے بی بی سی کو بتایا کہ دنیا کے معاشی حالات نے پاکستان میں بیرون ملک سے ترسیلات زر کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دنیا کی بڑی معیشتوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سرمایہ کاری میں زیادہ نفع حاصل ہو رہا ہے، اس لیے ڈالر زیادہ تر ان ملکوں میں جا رہا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بھی اپنی بچت ان ہی معیشتوں میں لگا رہے ہیں تاکہ زیادہ نفع کما سکیں۔ ", "انھوں نے کہا اس کے ساتھ دنیا میں خراب معاشی صورتحال اور مہنگائی کے بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی بچت پر بھی منفی اثر ہوا اور بیرون ملک پاکستانی بھی اس سے شدید متاثر ہوئے اور اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کے بعد ان کے پاس بہت کم بچت رہ جاتی ہے کہ وہ اسے پاکستان میں اپنے گھر والوں یا سرمایہ کاری کے لیے بھیجیں۔ ", "مرکزی بینک کے ترجمان نے بی بی سی کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی بچت کم ہو رہی ہے اس لیے وہ کم پیسے بھیج رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکہ میں معاشی سست روی نے پاکستان میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کو بھی متاثر کیا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-60754592", "summary": "روس پر تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور فرانس کے وزیرِ خارجہ نے صاف کہا ہے کہ اس وقت یورپ کو سنہ 1973 جیسے ’آئل شاک‘ کا سامنا ہے۔", "id": "035104cb-83a2-4f24-8801-50d85cb2fd0d", "article": ["یوکرین کے حالیہ بحران کے بعد روس پر عائد ہونے والی پابندیوں کے بعد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خدشات کو فرانسیسی وزیر برائے اقتصادیات اور مالیات برونو لی مائر نے گذشتہ ہفتے ان الفاظ میں بیان کیا کہ یورپ کا موجودہ توانائی کا بحران سنہ 1973 کے ’آئل شاک‘ جیسا شدید ہو سکتا ہے۔ ", "سنہ 1973 میں عرب۔اسرائیل جنگ کے دوران خلیج فارس کی تیل برآمد کرنے والی ریاستوں نے امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کو تیل کی فروخت کم کر دی تھی جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار گنا بڑھ گئی تھی اور دنیا خوفناک کساد بازاری کی شکار ہوئی۔ ", "جب سنہ 1974 میں امریکی وزیر خارجہ ہینری کیسنجر تیل فروخت کرنے کی پابندی ہٹوانے کے لیے پاکستان کے اُس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے مذاکرات کر رہے تھے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں چار گنا اضافے نے دنیا کی معیشتوں کی بنیادوں کو ہلا دیا تھا۔ ", "سنہ 2022 میں عالمی منڈیوں میں پھر سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی اگرچہ اپنی بھی کئی وجوہات ہیں تاہم روس کی یوکرین میں فوجی پیش قدمی کے بعد اُس پر مغربی دنیا کی جانب سے اُس پر عائد ہونے والی اقتصادی پابندیاں تیل کی قیمتوں میں بے یقینی کا بڑا سبب ہے۔ ", "یوکرین جنگ کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 130 ڈالر تک پہنچنے کے بعد پیر تک اتار چڑھاؤ کے بعد 112 ڈالر فی بیرل پر ٹھہری ہے۔ سنہ 2021 کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر سے لے کر 86 ڈالر کے درمیان رہی، اس طرح گذشتہ برس یہ قیمت اوسطاً فی بیرل قیمت 71 ڈالر رہی جو کہ اُس سے پچھلے تین برسوں میں سب سے زیادہ تھی۔", "جس وقت سنہ 2022 کا سورج طلوع ہوا تو برینٹ خام تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل تھی اور اس ماہ یعنی مارچ میں 130 ڈالر فی بیرل کی اونچائی کو چھو لینے کے بعد اب 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں عام صارف کے لیے فی گیلن (تقریباً پونے چار لیٹر) قیمت چار سے چھ امریکی ڈالر ہے۔ ", "فرانسیسی وزیر نے کہا کہ ’یورپ کا ہر ملک آج توانائی کے شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ سنگین ہے۔‘ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھے گی جس کے باعث بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق افراطِ زر اور جاری کھاتوں کا خسارے بڑھے گا، یعنی مہنگائی بڑھے گی۔ ", "اس ماہ برطانیہ کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قیمت پہلی بار 1.60 پاؤنڈ فی لیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ فی لیٹر قیمت تین پاؤنڈ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ بغیر لیڈ والے پیٹرول کی اوسط قیمت اب 1.65 پاؤنڈ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صرف دو سال پہلے یہ تقریباً 1 پاؤنڈ فی لیٹر کی کم ترین سطح پر تھا۔ ", "برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت بھی 1.79 پاؤنڈ فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ برطانیہ میں فی لیٹر تیل کی قیمت میں 27 فیصد تیل کی اپنی قیمت خرید ہوتی ہے جبکہ 40 فیصد فیول ڈیٹی اور 27 فیصد ٹیکس کے علاوہ 17 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور 9 فیصد منافع شامل ہوتا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اگرچہ تیل کی قیمتوں میں بے قاعدگی کے ساتھ تھوڑا بہت اتار چڑھاؤ تاریخ میں کئی مواقع پر وقفوں وقفوں سے ہوتا رہا ہے، لیکن دوسری عالمی جنگ کے بعد ایسا اضافہ نہیں دیکھا گیا جیسا کہ سنہ 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اُس سال کی آخری سہ ماہی میں دیکھا گیا تھا۔ ", "چھ اکتوبر سنہ 1973 کو شام اور مصر کی فوجوں نے یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار ’یوم کِپور' کی چھٹی کے روز اسرائیل پر حملہ کیا۔ یہ حملہ سنہ 1967 کی چھ روزہ جنگ میں کھوئے ہوئے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش تھی۔ ابتدائی طور پر ایسا لگا کہ اسرائیل شکست کھا رہا ہے۔ ", "امریکہ نے اسرائیل کو کمزور دیکھتے ہوئے اُس کی مدد کا فیصلہ کیا۔ اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن اور امریکی کانگریس نے اسرائیلیوں کو اضافی 2.2 ارب ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکہ نے فوری طور پر اسرائیل کو اسلحے کی نئی کمک روانہ کی تاکہ وہ عرب ممالک کے حملوں کا مقابلہ کر سکے۔", "صدر نکسن نے بڑے پیمانے پر ہوائی جہازوں پر اسلحہ اور دیگر فوجی امداد اسرائیل روانہ کی اور اسرائیل کی مدد کے لیے ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کی طرف روانہ کیا۔ سوویت یونین بھی اپنے عرب اتحادیوں، مصر اور شام کو تیزی سے اسلحہ سپلائی کر رہا تھا۔", "جب صدر نکسن نے اسرائیل کے لیے فوجی امداد بڑھائی تو خلیج فارس کے علاقے میں تیل پیدا کرنے والی ریاستوں نے سعودی عرب کی قیادت میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ’اوپیک‘ کے تحت امریکہ اور کئی دوسرے ممالک کو تیل کی فروخت پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ ", "عرب-اسرائیل جنگ کے دوسرے ہفتے یعنی 17 اکتوبر سنہ 1973 کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکہ اور اسرائیل کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب اور اوپیک نے تیل کی پیداوار میں پانچ فیصد کمی کا اعلان کر دیا جس سے امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک میں تیل کی سپلائی کی شدید کمی ہو گئی۔ ", "پانچ ممالک یعنی ایران، عراق، کویت، سعودی عرب، اور وینیزویلا نے 1960 میں اوپیک تشکیل دی تھی۔ سنہ 1973 تک مزید سات ممالک کے شامل ہونے کے ساتھ اوپیک ممالک کی پیداوار دنیا میں پیدا ہونے والے تیل کا نصف تھی۔ اس پابندی کا قیمتوں پر گہرا اثر ہوا۔ ", "عرب اسرائیل جنگ سے پہلے سنہ 1972 تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 1.8 ڈالر فی بیرل تھی لیکن سنہ 1973 میں یہ قیمت اوسطاً 2.7 ڈالر فی بیرل ہو چکی تھی۔ تاہم جب عرب اسرائیل جنگ کے بعد پابندیاں لگیں تو تیل کی قیمت اوسطاً 11 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ ", "سنہ 1973 کے دوسرے نصف میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی پابندی سے قبل امریکہ میں تیل کی ترسیل کی قیمت تقریباً 3 ڈالر فی بیرل تھی جو بعد میں تقریباً 12 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سے عام صارفین کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی کہ راتوں رات پیٹرول پمپوں پر فی گیلن قیمتیں تقریباً دگنی ہو گئیں۔ ", "امریکہ میں پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی قیمت میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ فی گیلن پیٹرول کی قیمت 38 سینٹ سے بڑھ کر 55 سینٹ فی گیلن تک پہنچ گئی۔ حکومت کو براہ راست اور بالواسطہ یعنی اپیلوں کے ذریعے تیل کے کوٹے نافذ کرنے پڑے اور سنیچر اور اتوار کو فروخت بند کر دی گئی جبکہ کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔", "شاہراہوں پر حدِ رفتار زیادہ سے زیادہ 55 میل فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی تاکہ زیادہ پیٹرول استعمال نہ ہو۔ ایس ہی پابندیاں ہالینڈ، پرتگال، جاپان، جنوبی افریقہ، رھوڈیشیا اور چند دیگر ممالک پر اسرائیل کی حمایت کرنے پر عائد کی گئی تھیں۔ ", "اس بحران سے پہلے تیل کی قیمت فکسڈ تھی اور دوطرفہ یا کثیرالممالک کے درمیان معاہدوں کے ذریعے طے پاتی تھی۔ اُس وقت تک تیل کی قیمت آزاد منڈی طے نہیں کرتی تھی۔", "ان پابندیوں کی وجہ سے امریکہ کی معیشت پر جو اثر پڑا تھا اسے امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے چیئرمین آرتھر برنز نے سنہ 1974 میں اس طرح بیان کیا تھا: ’تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے تیل کی قیمتوں اور سپلائی میں اچانک اضافہ امریکہ کے لیے انتہائی نامناسب وقت پر آنا تھا۔‘", "ان کے مطابق سنہ 1973 کے وسط میں صنعتی اشیا کی ہول سیل قیمتیں پہلے ہی 10 فیصد سے زیادہ سالانہ شرح سے بڑھ رہی تھیں۔ ’ہمارا صنعتی پلانٹ عملی طور پر پوری صلاحیت سے کام کر رہا تھا۔ اور بہت سے بڑے صنعتی مواد کی فراہمی انتہائی کم تھی۔‘ تیل کی قیمت کے اچانک اضافے نے ہر چیز تہہ و بالا کر دی۔", "قیمت کے اس طرح تعین کی وجہ سے پاکستان میں بحران سے پہلے اوسطاً فی گیلن قیمت 3 یا 4 روپے کے درمیان ہوتی تھی، یعنی ایک لیٹر کی قیمت ایک روپے سے کم ہوتی تھی۔ سینیئر صحافی اور کیمبرج یونیورسٹی کے محقق مجید شیخ کے مطابق ’آئل شاک‘ کے بعد پاکستان میں تیل کی فی گیلن قیمت تقریباً 7 روپے ہو گئی۔ ", "اُس زمانے میں پاکستان بھر میں ایک جیسی قیمت نہیں ہوتی تھی، بلوچستان میں سب سے سستا تیل ملتا تھا جبکہ شمالی علاقوں میں مہنگا۔ پاکستان میں یکساں قیمت کی پالیسی اس بحران کے بعد سنہ 1974 میں متعارف کروائی گئی تھی اور بھٹو حکومت نے تیل کی صنعت کو قومیا کر پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی بنائی تھی۔ ", "تیل کی پابندی کا اثر پورے مغربی یورپ میں یکساں نہیں تھا۔ برطانیہ، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور ناروے نے پروازوں، ڈرائیونگ اور کشتی رانی پر کئی اقسام کی پابندیاں عائد کر دیں۔ ", "سویڈن میں پیٹرول اور ہیٹنگ آئل کے کوٹے نافذ کیے گئے۔ ہالینڈ نے ان لوگوں پر جیل کی سزائیں عائد کیں جو اپنے کوٹے سے زیادہ بجلی استعمال کرتے تھے۔", "یورپی اکنامک کمیونٹی (EEC) کے نو ارکان میں سے ہالینڈ کو تیل کی مکمل پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے برعکس برطانیہ اور فرانس کو تقریباً بلاتعطل کچھ نہ کچھ تیل کی رسد ملتی رہی۔ ", "اُس کی وجہ یہ تھی کہ ان ممالک نے امریکہ کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور عربوں اور اسرائیلیوں دونوں کو اسلحہ اور سپلائی روک دی تھی۔ ", "یورپی اکنامک کمیونٹی کے دیگر چھ ممالک کو تیل کی سپلائی جزوی طور پر بند ہوئی۔ اوپیک کے عرب ارکان نے تیل کی برآمد پر پابندیوں کو دوسرے ممالک تک بڑھایا جنھوں نے اسرائیل کی حمایت کی جن میں ہالینڈ، پرتگال اور جنوبی افریقہ بھی شامل تھے۔ اس پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کو پیٹرولیم کی برآمدات پر پابندی لگا دی گئی اور تیل کی پیداوار میں کٹوتیوں کو متعارف کروایا۔", "چونکہ اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی پر پابندی جاپان پر بھی عائد ہوئی تھی جس کا جاپان کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا۔ جاپان اپنا 90 فیصد تیل مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا تھا۔ جاپان کے پاس 55 دنوں کا ذخیرہ تھا اور مزید 20 دن کی سپلائی راستے میں تیل کے بحری جہازوں کے کنٹینروں میں تھی۔ ", "سنہ 1945 کے بعد کے عرصے میں اپنے سب سے سنگین بحران کا سامنا کرتے ہوئے جاپانی حکومت نے صنعتی تیل اور بجلی کی کھپت میں 10 فیصد کمی کا حکم دیا۔ دسمبر میں اس نے جاپان کی بڑی صنعتوں کے لیے تیل کے استعمال اور بجلی کے استعمال میں فوری طور پر 20 فیصد کمی، اور کاروں کے استعمال کو محدود کر دیا۔ ", "ڈالر کی قدر میں کمی جس کا آغاز سنہ 1971 کی دہائی میں ہوا وہ بھی اوپیک کی طرف سے قائم کردہ قیمتوں میں اضافے کا ایک مرکزی عنصر تھا۔ سنہ 1971 سے پہلے تک چونکہ تیل کی قیمت ڈالر میں طے ہوتی تھی، اس لیے ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت نے مؤثر طریقے سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی آمدن کو کم کردیا تھا۔ ", "امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپیک ممالک نے اپنے تیل کی قیمتیں سونے کے حساب سے مقرر کی ہوئی تھیں، نہ کہ ڈالر کی قدر میں۔ سنہ 1971 میں بریٹن ووڈز معاہدے کے خاتمے کی وجہ سے جس کے تحت سونے کی قیمت 35 ڈالر فی اونس تھی، سنہ 1970 کی دہائی کے آخر تک سونے کی قیمت 455 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔ ", "امریکی ماہرین اقتصادیات ڈیوڈ ہیمس اور ڈگلس وِلز اپنی تصنیف ’بلیک گولڈ: دی اینڈ آف دی بریٹن ووڈز اینڈ دی آئل پرائس شاکس آف دی سیوینٹیز‘ میں کہتے ہیں کہ ڈالر کی قدر میں یہ زبردست تبدیلی سنہ 1970 کی دہائی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ایک ناقابل تردید اہم عنصر ہے۔", "سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے فرینک اے وریسٹرو اس مسئلے کو اپنے ایک مقالے میں یوں بیان کرتے ہیں: ", "’سنہ 1971 کے اگست کے مہینے میں امریکہ نے یکطرفہ طور پر بریٹن ووڈز معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس سے ڈالر کی قدر کا تعلق سونے سے ختم ہو گیا۔ نتیجتاً ڈالر کی قدر آزاد منڈی کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی اور ڈالر کی قیمت قدرے گر گئی۔‘", "’صنعتی ممالک نے بعد میں اس کی پیروی کی اور اپنے ذخائر میں (کاغذی رقم چھاپ کر) اضافہ کیا، اس طرح ان کی کرنسیاں ایک دوسرے کے خلاف مستحکم ہوئیں۔ چونکہ تیل کی قیمت ڈالر میں تھی، اس لیے ڈالر کی گراوٹ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی آمدن کو بہت کم کر دیا، جبکہ صنعتی دنیا سے درآمدات کی قیمت بڑھ گئی۔‘", "اسی لیے کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ عرب ممالک نے امریکہ اور مغربی صنعتی طاقتوں پر تیل کی برآمد اسرائیل کی حمایت کرنے کی وجہ سے بند کی تھی، تاہم اصل وجہ مالیاتی تھی۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے پابندی کے بعد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے خوب استفادہ کیا۔", "اوپیک کے رکن ممالک نے قیمتوں میں چار گنا اضافے کی وجہ سے ڈالر کی گرتی قدر کے باعث ہونے والے نقصانات کی تلافی بھی کر لی۔ لیکن جس مقصد کے لیے پابندی عائد کی تھی وہ پھر بھی پورا نہیں ہوا۔ عرب ممالک کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل سنہ 1949 کی سرحد تک واپس چلا جائے۔ پر ایسا نہ ہوا۔ ", "اگرچہ سنہ 1973 کے آئل شاک کے بعد قیمتیں جلد ہی مستحکم ہو گئیں لیکن تیل کے بحران نے بین الاقوامی نظام پر گہرا اثر ڈالا۔ سب سے پہلے عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی آمدن میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔ یہ آمدن مغربی بینکوں میں جمع کروائی گئی۔ ", "ان بینکوں میں جمع ہونے والے ڈالروں کے ذخائر سے ’پیٹروڈولر ری سائیکلنگ‘ کہلانے والے نظام کے ذریعے تیل درآمد کرنے والے ترقی پذیر ممالک کو ان کی توانائی کی درآمدات کے لیے مالی اعانت فراہم کی گئی تاکہ وہ تیل کے مہنگے ہونے کے نقصانات سے محفوظ رہ سکیں۔", "تیل کی تجارت آزاد منڈی میں شروع ہوئی جس کا فائدہ اوپیک ممالک کی آمدن میں شدید اضافے کی صورت میں ہوا۔ سنہ 1973 سے پہلے خلیجی ریاستوں کی آمدن اتنی زیادہ نہ تھی کہ ان کے شہزادے بھی ایک پر تعیش زندگی بسر کرتے۔ لیکن اس کے بعد دولت کی ریل پیل سے دنیا میں نئے امیر لوگوں کا ایک نیا طبقہ ابھرا۔ ", "انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور تیسری دنیا کے کئی ممالک نے اپنے محنت کش ان خلیجی ریاستوں کی تعمیر کے لیے برآمد کیے اور ترسیلاتِ زر کا ایک نیا دور شروع ہوا۔ اس کے نتیجے میں ان ممالک میں قومی سطح پر نئی آمدن کے علاوہ مقامی سطح پر متوسط درجے کی نئی آبادیاں بنیں۔ ", "تیل کے بحران نے مغرب کی صنعتی قوموں کو درپیش معاشی مشکلات کو بھی بڑھا دیا۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اقتصادی ترقی کو کم کر دیا اور افراط زر کو فروغ دیا۔ ایک ایسی صورتحال نے جنم لیا جسے ’سٹیگ فلیشن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ", "جغرافیائی اور سیاسی محاذ پر اوپیک کے اقدامات نے ترقی پذیر ممالک کو ’نئے بین الاقوامی اقتصادی آرڈر‘ کے قیام کا مطالبہ کرنے کی ترغیب دی، عالمی اقتصادی اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس میں غیر ملکی امداد کی سطح میں اضافہ، خود مختار قرضوں سے نجات، اور صنعتی ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے شامل تھے۔", "اس کے علاوہ دہائیوں سے سستے تیل ملنے کا دور ختم ہوا اور اس مہنگے تیل کے بحران نے صنعتی ممالک کو اپنی توانائی کے استعمال کو روکنے کے دیگر طریقے تلاش کرنے پر مجبور کر دیا۔ پھر توانائی کی بچت بھی شروع ہوئی اور چھ سلنڈر کاروں سے چار سلنڈر جاپانی کاروں کا رواج بڑھا۔", "سنہ 1974 میں اوپیک ممالک کا آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والا اجلاس", "دوسری عالمی جنگ کے بعد سے امریکہ میں پیٹرول کی قطاریں اور کوٹے نہیں دیکھے گئے تھے۔ اور اس معاملے میں کوئی پرل ہاربر جیسا واقعہ بھی نہیں ہوا تھا، جنگ کا کوئی اعلان نہیں تھا اور عوام میں کسی قومی جذبے کے تحت قربانی دینے کے بارے میں بہت کم احساس تھا۔", "سنہ 1973 سے پہلے امریکی تیل کی قیمتوں کو سرکاری اداروں کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا تھا، جس کے نتیجے میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں اضافے کو صرف کبھی کبھار کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کے طریقے سے قابو میں رکھا جاتا تھا لیکن بعد میں آزاد منڈی کا اصول زور پکڑتا گیا۔", "اس بحران کے دوران امریکہ میں ہر شخص کو معلوم ہو گیا کہ ’اوپیک‘ کا مطلب پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ امریکی وفاداری کی قیمت پر سوال اٹھایا، لیکن زیادہ تر نے ’عرب تیل کے شیخوں‘ کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ ان کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے بھی آوازیں بلند ہوئی تھیں۔ ", "سنہ 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اوپیک کے عرب ارکان نے اسرائیلی فوج کو دوبارہ ساز و سامان فراہم کرنے اور جنگ کے بعد امن میں فائدہ اٹھانے کے امریکی فیصلے کے بدلے میں امریکہ کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔ ", "تیل پیدا کرنے والے ممالک اور تیل کمپنیوں کے درمیان کئی سالوں کے مذاکرات پہلے ہی دہائیوں پرانے قیمتوں کے نظام کو غیر مستحکم کر چکے تھے، جس نے پابندی کے اثرات کو مزید بڑھا دیا تھا۔ اسی دوران کموڈیٹیز کی عالمی قیمتیں بھی بڑھ رہی تھیں اور امریکی ڈالر کی قیمت سونے سے الگ ہونے کی وجہ سے گر رہی تھی۔", "ان عوامل کے علاوہ کئی دیگر اسباب بھی ایسے تھے جن کی وجہ سے عالمی منڈی میں اقتصادی بحران سنگین ہوتا گیا۔ خود امریکہ کافی برسوں سے تیل کی پیداوار بڑھانے پر توجہ نہیں دے رہا تھا۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو خام تیل ان کے زیر تسلط سابق نوآبادیات سے مل رہا تھا اس لیے پابندیوں کا بہت گہرا اثر ہوا۔", "روسی گیس پائپ لائنز کی مدد سے مشرقی اور مرکزی یورپ تک جاتی ہے", "سنہ 1973 کے تیل کے بحران ’آئل شاک‘ کے بعد نیا عالمی مالیاتی نظام تشکیل پایا۔ عرب ممالک جو سیاسی طور پر تو آزاد ہو چکے تھے، اب مالی طور پر آزاد ہو گئے اور ایک لحاظ سے اس بحران کے بعد اپنی برآمدات کا صحیح فائدہ اور منافع حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ", "سنہ 1973 کے تیل کے بحران کی طرح یوکرین پر حملے اور روس پر پابندیوں کے بعد جس طرح تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس کے بھی مالی، جغرافیائی اور سیاسی اثرات مرتب ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ ", "یوکرین پر روسی چڑھائی کے بعد شروع ہونے والے بحران نے عالمی سیاست اور تعلقات میں بھی نئی جہتیں اور سمتیں متعارف کروائی ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت جو ایک عمومی تاثر کے مطابق امریکہ کے ہر اشارے پر اقدامات کرنے کے لیے تیار تھے انھوں نے امریکی صدر کے فون سننے سے انکار کر دیا۔", "تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے امریکی صدر نے ان سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا کہا تھا جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہتا تھا۔ لیکن اس مرتبہ نہ صرف دو خلیجی ریاستوں کے سربراہوں نے صدر بائیڈن کا فون سننے سے انکار کیا بلکہ سعودی عرب نے تو چین کو تیل کی فروخت چین کی کرنسی میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسی طرح انڈیا نے روس کے ساتھ روسی کرنسی میں تیل کی درآمد کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ", "تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے وینیزویلا کی اُس حکومت سے رابطہ کیا جسے وہ تسلیم ہی نہیں کرتا۔ امریکہ اور چند دیگر مغربی ممالک نکولجس مدورو کی جگہ حزب اختلاف کے لیڈر خوان گوائیڈو کو وینیزویلا کا صدر قرار دیتے ہیں۔", "اگرچہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کر کے تعلقات بہتر کرنے کی پہلے سے ہی کوشش کر رہی ہے جسے سست بھی سمجھا جاتا ہے مگر موجودہ بحران میں اب کوششیں کی جا رہی ہیں کہ معاہدے کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کا ایک نیا سپلائر آئے اور قیمتیں کم ہو سکیں۔", "سنہ 1974 کے آخر میں جب تیل کی قیمتوں کا پہلا بحران ختم ہوا تو اس کے بعد عالمی منڈی میں ایک طویل عرصے تک تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تاہم اس کے بعد قیمتیں حقیقی معنوں میں بلند رہیں۔ ", "مگر جب سنہ 1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب آیا تو دوسری مرتبہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ ہوا۔ انقلاب سے قبل تیل کی قیمت 14 ڈالر فی بیرل تھی لیکن آخر میں اوپیک کی پیداوار میں مزید کمی (جزوی طور پر ایرانی انقلاب کی وجہ سے) کے باعث تیل کی قیمتیں 40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں تھیں۔ ", "اگرچہ 80 کی دہائی کے اوائل میں تیل کی حقیقی قیمتوں میں کچھ کمی آئی لیکن ان دو جھٹکوں کے نتیجے میں تیل کی تاریخی قیمتوں کے 15 سالہ دور کا جو نتیجہ نکلا وہ سنہ 1986 کے آغاز میں ختم ہوا جب اوپیک یا خاص طور پر سعودی عرب نے تیل کی پیداواری مقدار پر تمام رکاوٹوں کو ترک کر دیا۔", "سنہ 1990 کے دوسرے نصف میں خلیج فارس کے بحران (عراق کے کویت پر حملے اور پھر امریکی قیادت میں عراق کے خلاف جنگ) کے نتیجے میں سپلائی میں بڑے خلل کے خدشے کے باعث قیمتوں میں تیسرا اور بہت ہی عارضی اضافہ ہوا جب تیل کی قیمت 36 ڈالر فی بیرل سے 38 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔", "جب یہ خدشات غلط ثابت ہوئے تو قیمتیں جلد ہی بحران سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئیں۔ اس کے بعد تیل کی قیمتوں کا بڑا بحران سنہ 1997 کے مشرق بعید کے مالیاتی بحران کے بعد پیدا ہوا، لیکن اس مرتبہ سنہ 1998 میں تیل کی قیمت بہت زیادہ نیچے یعنی 11 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی۔", "اس کے بعد تیل کی قیمتوں کا بڑا بحران سنہ 2007 میں آیا جب تیل 28 ڈالر فی بیرل سے 134 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس بحران کی کئی وجوہات تھیں۔ اکثر ماہرین تیل کی بڑھتی ہوئی طلب بتاتے ہیں اور کچھ ان دنوں امریکہ کے ایران پر حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کو۔ ", "مگر اس کے ایک سال بعد ہی عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے سنہ 2009 میں تیل کی قیمت 39 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c2q37n37exvo", "summary": "انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 26 واں میچ بالآخر سنسنی خیز ثابت ہوا اور ہار جیت کے فیصلے سے قبل لوگوں کی دھڑکنیں دوبتی ابھرتی رہیں۔", "id": "c2q37n37exvo", "article": ["انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 26 واں میچ بالآخر سنسنی خیز ثابت ہوا اور ہار جیت کے فیصلے سے قبل لوگوں کی دھڑکنیں ڈوبتی ابھرتی رہیں۔", "اور جب بھی ایسا کوئی میچ ہوتا ہے تو اس میں بہت سارے اگر مگر ہوتے ہیں اور پاکستان اس طرح کے میچز میں عام طور پر ایک حریف ہوتا ہے جو کہ مردہ میچ کو بھی اپنی کارکردگی سے زندہ کر دیتا ہے گویا کرکٹ میں اسے ہی مسیحائی حاصل ہے۔", "جنوبی افریقہ کے خلاف گذشتہ رات ہونے والے میچ میں گو کہ میدان بالآخر جنوبی افریقہ کی جھولی میں چلا گیا لیکن پہلی بار انڈین تماشائیوں نے بھی پاکستان کی دل کھول کر تعریف کی اور سب کی زبان پر بس ایک بات تھی کہ اگر حارث رؤف کی آخری گیند پر امپائر کا فیصلہ پاکستان کے حق میں جاتا تو یہ ورلڈ کپ جی اٹھتا۔", "انڈیا کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ تو اس پر اس قدر رنجیدہ اور کیبدہ خاطر نظر آئے کہ انھوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈی آر ایس کے باوجود ’امپائرز کال‘ والے اصول کو ہی ختم کرنے کی بات کہہ ڈالی۔ ", "ان کے جواب میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ نے انھیں واندر دوسین کا آؤٹ ہونا یاد دلایا۔", "ہربھجن کی بات سے پہلے اس میچ پر نظر ڈالتے ہیں کہ کیا وہی ایک غلط فیصلہ تھا جو پاکستان کی شکست کا ضامن بنا۔", "اس سے قبل جب ایک ایک رنز انتہائی اہمیت کے حامل ہو چکے تھے تو امپائر نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند کو وائڈ قرار دیا تھا، جو کسی بھی صورت وائڈ نہیں تھی اور یوں جنوبی افریقہ کو ایک گیند اور ایک رن بھی مل گئے تھے۔", "پھر جب حارث رؤف کی ایک گیند کو وائڈ قرار دیا گیا تو وہ بے چارگی کے عالم میں صرف امپائر کا منھ ہی دیکھتے رہے۔", "پھر آخری اوور میں وہ مرحلہ بھی آیا جب ان کی ایک اور گیند کو وائڈ قرار دیا گیا لیکن بعد میں ری پلے میں پتہ چلا کہ وہ گیند بیٹسمین کے پیڈ کو چھو کر نکلی تھی تو پاکستانی شائقین کف افسوس ہی ملتے رہ گئے۔ یہاں بھی ایک گیند اور ایک رنز جنوبی افریقہ کی جھولی میں چلے گئے۔", "یہاں پر بابر اعظم کو جرات کا مظاہرہ کرنا تھا اور ریویو لینا تھا لیکن وہ پاکستانی اوپنرز اور خود کی بیٹنگ کی طرح اپنی جرات کو بحال نہ کرسکے۔", "باووما ڈی آر ایس کے فیصلے کے منتظر", "اس کے برعکس جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے صرف اپنی فراست، تجربے اور حوصلے سے بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی۔ ", "ہوا یوں کہ تبریز شمسی کی گیند پر بابر سوئپ شاٹ کھیلنے گئے اور وہ چوک گئے۔ وکٹ کپیر ڈی کاک نے کیچ لیا اور شمسی کے ساتھ افسردگی کی تصویر نظر آئے کہ بابر بال بال بچ گئے لیکن باووما نے بابر کے چہرے کا تاثر دیکھ لیا اور بھانپ لیا کہ کچھ نہ کچھ غلط ہے۔ انھوں نے تجربے سے یا پھر بابر کی کیفیت سے یہ اندازہ لگانے میں دیر نہیں کی کہ بابر آؤٹ ہیں اور انھوں نے جھٹ سے ریویو لے لیا۔ ", "ریویو میں یہ نظر آیا کہ گیند بابر کے بیٹ اور گلوز کو چھوتی ہوئی گزر گئی اور الٹرا ایج پر ایک خفیف سا ابھار نظر آیا اور یوں تبریز شمسی کو پہلی وکٹ ملی اور پھر وہ اس طرح سے حاوی ہوئے کہ 'مین آف دی میچ' قرار پائے۔", "بہر حال یہ میچ مارک رم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جھولی میں گرتا نظر آنے لگا تھا۔ پہلے شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹزی کو آوٹ کیا اور پھر حارث رؤف نے لنگی نگیڈی کو ناقابل یقین طور پر اپنی ہی بال پر کیچ کیا تو نوشتہ دیوار نظر آنے لگا۔", "وہ حارث رؤف کا آخری اوور تھا اور پھر آخری گیند پر جب ریویو لیا گیا اور امپائر کال کی وجہ سے شمسی ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے تو حارث نے اپنا سر پکڑ لیا کیونکہ شاید پاکستان وہیں میچ ہار گیا تھا۔", "سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ", "انڈیا کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں اسے ’بیڈ امپائرنگ‘ قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ 'پاکستان خراب امپائرنگ کی وجہ سے یہ میچ ہار گیا۔ آئی سی سی کو یہ رول بدل دینا چاہیے۔ اگر گیند سٹمپ کو لگ رہی ہے تو وہ آؤٹ ہونا چاہیے خواہ امپائر نے آؤٹ قرار دیا ہو یا نہیں۔ نہیں تو پھر ٹیکنالوجی کا کیا فائدہ؟'", "بابر اعظم اور ٹیم فیصلے کے انتظار میں", "ان کے ٹویٹ کے جواب میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ نے لکھا: ’ہربھجن سنگھ، میں بھی آپ ہی کی طرح امپائرز کال کے بارے میں محسوس کرتا ہوں لیکن جب ریسی دوسین آؤٹ ہوئے تھے تو جنوبی افریقہ کے احساست بھی ویسے ہی ہو سکتے تھے۔؟‘", "انھوں نے سوالیہ نشان پر اپنی بات ختم کی ہے۔ بات بس یہاں اتنی سی ہے کہ دوسین کو امپائر نے آوٹ قرار دیا تھا، اس لیے وہ آؤٹ ہو گئے۔ بہر حال گیند ان کے سٹمپس اڑا رہی تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ گیند سٹمپس کو مس کر رہی تھی اور پھر بھی امپائر کے کال کی وجہ سے ان کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ ", "ہربھجن سنگھ کا ماننا ہے کہ اگر بال سٹمپس سے ٹکرا رہی ہے تو آؤٹ دیا جانا چاہیے اور یہ حق بہ جانب بھی ہے۔ اسی طرح رواں ورلڈ کپ میں ہی جب آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر اس طرح آؤٹ ہوئے تھے تو وہ بہت بدظن نظر آئے اور انھوں نے اس امپائر کال کو بدلنے کی بات کہی تھی۔", "بہر حال گریم سمتھ اور ہربھجن سنگھ کی طرح لوگوں کی رائے اس معاملے میں تقسیم ہے۔", "ڈی آر ایس", "شاید اسی وجہ سے کرکٹ کے معروف امپائر ہرش بھوگلے نے امپائرز کال کی وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔", "انھوں نے لکھا: ’مجھے لگتا ہے کہ ’امپائرز کال‘ کی دوبارہ وضاحت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ گیند کے پیڈ سے ٹکرانے کے بعد آپ ایک پروجیکشن دیکتھے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گیند کہاں گئی ہو گی، یہ اصل گیند نہیں ہے کیونکہ اس کو پیڈ سے رکاوٹ کا سامنا رہا ہے۔ اگر (پروجیکشن میں) 50 فیصد سے زیادہ گیند کے حصے کا سٹمپ سے ٹکرانے کا امکان نظر آتا ہے تو آپ کو 100 فیصد یقین کر سکتے ہیں کہ ایسا ہوگا۔ لیکن اگر 50 سے کم گیند کا حصہ سٹمپ سے ٹکرانے کا پروجیکشن آتا ہے، تو موجودہ درستگی کی سطح صد فیصد یقین کے ساتھ نہیں بتا سکتی کہ گیند سٹمپ سے ٹکرائی ہوگی۔ لہٰذا، آپ امپائر کے اصل فیصلے پر واپس چلے جاتے ہیں کیونکہ آپ اس بات کا یقین نہیں کر سکتے کہ اس کی کال کو الٹ دیں۔ یہ بہت اچھا اور منصفانہ طریقہ ہے۔'", "انھوں نے مزید لکھا: ’جیسے جیسے کیمرے بہتر ہوتے جائیں گے پروجیکشن زیادہ یقینی ہوتا جائے گا اور ہم ایک ایسے دن تک پہنچ سکتے ہیں جب آپ کو یہ یقین ہونے لگے کہ اگر پروجیکشن میں گیند محض سٹمپ کو چھو کر گزرتی نظر آتی ہے تو آپ یہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ در حقیقت وہ سٹمپس سے ہی ٹکراتی۔'", "کرک ایکسٹرا نامی صارف نے ہرش بھوگلے کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہرشا، میرے خیال سے جب بھی گیند سٹمپس کو لگتی ہے تو آؤٹ دیا جانا چاہیے۔ یہ بہت ہی سادہ سی بات ہے۔‘", "اس کے جواب میں پھر ہرشا نے لکھا کہ ’شاید آپ نے میرا لکھا نہیں پڑھا۔ میں پروجیکشن کی بات کر رہا ہوں حقیقتا وکٹ سے ٹکرانے کی نہیں۔ تمام اندازوں کی طرح اس میں بھی غلطی کا امکان ہے۔ یہ بہت مشکل نہیں ہے سمجھنے کے لیے۔‘", "بہت سے صارفین نے انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حیسن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈی آر ایس اور امپائر کال کو سمجھا رہے ہیں۔", "ڈرنکس بریک نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ہرش، قسمت کی ستم ظریفی دیکھیے کہ اگر امپائر کال کی وجہ سے یہ سٹمپس لگتی بھی اور آوٹ بھی دیا جاتا تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ گلیان (بیلز) ہٹتی ہیں کہ نہیں کیونکہ گلیوں کے نہ ہٹنے کی وجہ سے آؤٹ نہیں دیا جاتا۔ تو ہم پروجیکشن میں یہ کس طرح یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ گلیاں ہلی ہی ہوں گی۔'", "بہت سے لوگوں نے ہربھجن سنگھ کو پاکستان کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے لکھا ہے کہ 'آج دنیا کو کیا ہو گیا ہے کہ اچانک ڈی آر ایس کی بات ہونے لگی ہے۔ یہ اصول تو بہت پہلے سے کرکٹ میں ہے۔'", "روہت گپتا نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اس اصول کا واحد شکار ہے۔ ڈی آر ایس صد فیصد درست فیصلہ نہیں لیکن یہ امپائر کی بڑی غلطی کو دور کرنے کے لیے ہے۔'", "شریہ نامی صارف نے لکھا: ’ہمیں بہتر کیمروں کی ضرورت ہے۔ ہمیں بہتر کیمرے کے استعمال سے کیا چیز روکتی ہے۔ کیا ابھی تک ٹیکنالوجی وہاں تک نہیں پہنچی ہے یا یہ اتنی مہنگی ہے جو ہمیں روکتی ہے۔‘", "بہر حال پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے اس میچ کو برسوں یاد رکھا جائے گا کیونکہ جنوبی افریقہ نے پہلی بار کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست دی ہے اور پہلی بار رواں ورلڈ کپ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیاب ہوئی ہے۔", "جنوبی افریقہ کی جارحیت نے بھی اسے میچ میں ہمیشہ بالادستی فراہم کی۔ انھوں نے شروع سے ہی وکٹ کے کھونے کے ڈر کے بغیر کھل کر شاٹ کھیلے اور ان کی راہ میں کبھی بھی رن ریٹ حائل نہیں ہوا۔ ", "ڈی کاک سے لے کر ہر ایک کھلاڑی نے کھل کر شاٹ کھیلے اور اسی کا نتیجہ رہا کہ بابر کو اپنے تیز بالروں کے سارے اوورز وقت سے پہلے ختم کرنے پڑے۔ اب پاکستان کے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے یعنی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بھی معدوم ہو کر رہ گئے ہیں۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/crg549x52n7o", "summary": "جانیے کہ پاکستان انڈیا میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے میچ کب اور کہاں کھیلے گا اور دیکھیے ان گراؤنڈز کی فہرست پر جہاں پاکستان ورلڈ کپ 2023 میں اپنے میچ کھیلنے جا رہا ہے اور یہ بھی جانیے کہ پاکستان کی وہاں کارکردگی کیسی رہی ہے۔", "id": "crg549x52n7o", "article": ["پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کا سامنا کرنے کے باوجود ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے انڈیا پہنچ چکی ہے۔", "یہ آل راؤنڈر محمد نواز کے علاوہ سکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا انڈیا کا پہلا دورہ ہے یعنی پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں سے کسی کو بھی انڈیا کے کسی بھی میدان میں کھیلنے کا تجربہ نہیں۔ ", "گذشتہ دس برس میں پاکستان نے انڈیا میں صرف سنہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی تاہم اس ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی موجود ٹیم کا حصہ نہیں۔ ", "پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس سے پہلے سنہ 13-2012 میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے انڈیا گئی تھی اور ان مقابلوں میں پاکستان نے انڈیا کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث پاکستان اور انڈیا ایک دوسرے کے ملک میں جا کر سیریز کھیلنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ ", "کرکٹ کا کھیل ایسا ہے کہ جس میں کنڈیشنز سے ہم آہنگی میچ میں کامیابی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے اور یہ ٹیم مینجمنٹ کو متعدد فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ", "دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو جہاں آئی پی ایل میں کرکٹ کھیل کر انڈیا کے تمام گراؤنڈز کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے وہیں پاکستانی کھلاڑی ایسا اس لیے نہیں کر سکتے کیونکہ ان پر آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے ٹورنامنٹ کھیلنے پر پابندی عائد ہے۔", "تاہم ڈیٹا اینالٹکس کے اس دور میں یہ یہ پتا چلانا بالکل بھی مشکل نہیں کہ اعداد و شمار کے اعتبار سے انڈیا کا کون سا گراؤنڈ بیٹنگ اور کون سا بولنگ کے لیے سازگار ہو گا۔ ", "آئیے نظر دوڑاتے ہیں ان گراؤنڈز کی فہرست پر جہاں پاکستان ورلڈ کپ 2023 میں اپنے میچ کھیلنے جا رہا ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کی یہاں کارکردگی کیسی رہی ہے، یہاں کی کنڈیشنز کیسی ہیں اور ان میں کتنے تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف چھ اکتوبر کو اسی میدان پر کھیلنے جا رہا ہے۔ ", "راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 55 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی پچ عام طور پر بلے بازوں کے لیے موافق ہے اور یوں اس گراؤنڈ میں زیادہ رنز بنتے ہیں۔ ", "انڈین اوپنر شبمن گل نے اس سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 208 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 349 رنز بنائے تھے تاہم اس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوسط سکور 275 ہے۔ ", "اس سٹیڈیم میں اب تک 14 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں تاہم پاکستان نے تاحال یہاں کوئی میچ نہیں کھیلا۔ ", "پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے پہلے دو میچ یعنی نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف چھ اور 10 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ پر کھیلے گا۔ ", "اس کے علاوہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے دونوں وارم اپ میچ 29 ستمبر اور تین اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اسی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ ", "حیدر آباد کی انتظامیہ نے پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے معذوری کا اظہار کیا تھا جس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شائقین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ", "یہ گراؤنڈ دراصل سنہ 1982 میں تعمیر ہوا تھا اور اسے سردار پٹیل کرکٹ گراؤنڈ کا نام دیا گیا تھا تاہم گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایک بہتر گراؤنڈ تعمیر کرنے کے لیے سنہ 2015 میں اسے مسمار کیا اور دنیا کا سب سے زیادہ گنجائش والا سٹیڈیم تعمیر کیا گیا جس کا افتتاح سنہ 2020 میں کیا گیا۔", "نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں ویسے تو ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن سائٹ سکرینز کی رکاوٹ کے باعث یہ تعداد کم ہو جاتی ہے۔ ", "پاکستان یہاں انڈیا کے خلاف اپنا تیسرا میچ کھیلے گا۔ ابتدائی طور پر یہ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا تاہم اسی روز ہندوؤں کے تہوار نوراتری کا پہلا روز ہونے کی وجہ سے اب یہ میچ ایک دن قبل یعنی 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔", "پاکستانی ٹیم نے نریندر مودی سٹیڈیم میں تاحال کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن سردار پٹیل کرکٹ گراؤنڈ میں سنہ 2005 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیریز کا چوتھا اور تاریخی ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سچن تندولکر کی 123 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 48 اوورز میں 315 رنز بنائے تھے۔ ", "جواب میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 300 سے زیادہ رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا تھا اور انضمام الحق کا سچن تندولکر کو میچ کی آخری گیند پر چوکا مار کر میچ جیتنا آج بھی اکثر پاکستانی فینز کو یاد ہو گا۔ ", "نئے سٹیڈیم میں اب تک صرف تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے ہیں اور اس گراؤنڈ میں گیارہ سینٹر پچز بنائی گئی ہیں۔ یہاں آئی پی ایل کے میچوں کے دوران یہ پچ بلے بازوں کے لیے سازگار ثابت ہوئی ہے، جو خاصی آزادی کے ساتھ سٹروکس کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔", "اس گراؤنڈ کی بنیاد سنہ 1969 میں رکھی گئی تھی اور آغاز میں اس کا نام کرناٹک سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اس کا نام ماضی کے ایک بی سی سی آئی چیئرمین ایم چناسوامی کے نام سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ", "اس گراؤنڈ کی تاریخ بہت دلچسپ ہے اور یہاں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کئی تاریخی میچ ہو چکے ہیں۔ سنہ 1987 کی ٹیسٹ سیریز میں سنیل گواسکر نے اپنا آخری ٹیسٹ اسی گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف کھیلا تھا اور ایک مشکل پچ پر 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان نے یہ میچ 16 رنز سے جیت لیا تھا۔ ", "اس کے علاوہ یہ وہی گراؤنڈ ہے، جہاں سنہ 1996 کے ورلڈ کپ کا کوراٹر فائنل بھی کھیلا گیا تھا جس میں انڈیا نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی۔ ", "اسی طرح انضمام الحق نے اسی گراؤنڈ پر اپنے کریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیلا تھا اور پہلی اننگز میں 184 رنز بنائے تھے۔ یونس خان نے اس میچ میں 284 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور پاکستان یہ میچ 168 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوا تھا اور یوں یہ سیریز بھی اپنے نام کر لی تھی۔ ", "یہاں سنہ 1999 کے پیپسی کپ کے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 123 رنز سے شکست بھی دی تھی۔ ", "اس گراؤنڈ میں 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے اور یہاں کی پچ بیٹنگ کے لیے انتہائی موزوں سمجھی جاتی ہے۔ یہاں کا اوسط پہلی اننگز کا سکور تقریباً 260 سے 270 کے درمیان ہے۔ ", "پاکستان نے ابھی تک یہاں صرف دو ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور ورلڈ کپ میں یہاں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور چار نومبر کو نیوزی لینڈ کے مدِمقابل ہو گا۔ ", "چنئی کا یہ سٹیڈیم چیپوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ انڈیا کا دوسرا سب سے قدیم میدان ہے جس کی بنیاد سنہ 1916 میں رکھی گئی تھی۔ ", "پاکستان نے اسی میدان پر سنہ 1999 کی مشہور سیریز کے چنئی ٹیسٹ میں انڈیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان کا چکر لگا کر تماشائیوں سے داد وصول کی تھی۔ ", "یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں پاکستان کے مایہ ناز اوپنر سعید انور نے سنہ 1997 میں انڈیپینڈینس کپ کے میچ میں 194 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی تھی جو ایک عرصے تک عالمی ریکارڈ بھی رہا تھا۔ ", "یہاں پاکستان نے اس کے علاوہ صرف ایک اور ون ڈے میچ سنہ 2012 میں کھیلا تھا جس میں جنید خان کی عمدہ سوئنگ بولنگ کے باعث پاکستان انڈیا کو 226 رنز پر روکنے میں کامیاب ہوا تھا جس میں دھونی کی ناقابلِ شکست 113 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔ ", "پاکستان نے یہ ہدف ناصر جمشید کی سنچری کے باعث چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔ ", "یہ گراؤنڈ سابق انڈین کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا فیورٹ گراؤنڈ سمجھا جاتا ہے اور ان کی آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے اس میدان پر متعدد میچ ان کی کپتانی اور سپنرز کی عمدہ بولنگ کے باعث جیتے ہیں۔ ", "پاکستان اس میدان پر 23 اکتوبر کو افغانستان اور 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ بی سی سی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 33،500 ہے۔ ", "کولکتہ میں موجود ایڈن گارڈنز کا میدان انڈیا کا سب سے قدیم کرکٹ سٹیڈیم ہے جو سنہ 1864 میں بنایا گیا تھا۔ ", "اس تاریخی میدان پر پاکستان ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلے گا۔ 31 اکتوبر کو پاکستان کا بنگلہ دیش سے اس میدان پر مقابلہ ہو گا جبکہ 11 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ یہاں آمنے سامنے ہوں گے۔ ", "پاکستان کرکٹ کی کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سے متعدد یادیں جڑی ہیں۔ یہاں پاکستان کا ون ڈے ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اور اسے کبھی بھی انڈیا سے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ", "پاکستان نے یہاں کل چھ ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے صرف ایک میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ", "کنڈیشنز کی بات کریں تو ایڈن گارڈنز کی وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی سمجھی جاتی ہے اور یہاں سپنرز کو بھی پچ سے جلد مدد مل جاتی ہے۔", "سنہ 1999 کا کولکتہ ٹیسٹ کسے یاد نہیں جب شعیب اختر نے انڈیا کی پہلی اننگز میں راہل ڈراوڈ اور اور سچن تندولکر کو یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر بولڈ کیا تھا اور ایک لاکھ کے قریب تماشائی اچانک خاموش ہو گئے تھے۔ ", "تاہم دوسری اننگز میں جب غیر ارادای طور پر شعیب اختر سے ٹکر لگنے کی وجہ تندولکر رن آؤٹ ہوئے تو سٹینڈز سے تماشائیوں نے گراؤنڈ میں بوتلیں پھنکنا شروع کر دیں۔ ", "اس کے بعد تندولکر کی مداخلت اور کچھ شائقین کو باہر نکالنے کے باوجود بھی معاملہ حل نہیں ہوا تھا تو تمام تماشائیوں کو باہر نکال دیا گیا تھا اور میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا گیا تھا۔ ", "بی سی سی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق اب اس گراؤنڈ میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61792088", "summary": "پاکستان کے صوبہ سندھ کی کراچی یونیورسٹی کے ’جبری لاپتہ‘ ہونے والے طالب علم دودا بلوچ اور غمشاد بلوچ اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے لیے احتجاج میں موجود مظاہرین پر کراچی پولیس نے تشدد بھی کیا، جس کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذمت کی ہے۔", "id": "b57a59bc-675e-49e0-985c-8c24e5216ff4", "article": ["پاکستان کے صوبہ سندھ کی کراچی یونیورسٹی کے مبینہ طور پر جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم دودا بلوچ اور غمشاد بلوچ اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ", "بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے احتجاج اور گرفتاریوں کے بعد گذشتہ شب چار بجے کے قریب دونوں کو چھوڑ دیا گیا اور ان کے اہلخانہ نے رابطہ کر کے بتایا کہ وہ گھر پہنچ چکے ہیں۔", "دودا بلوچ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ میں تیسرے سمیسٹر جبکہ غمشاد بلوچ پانچویں سمیسٹر کے طالب علم ہیں۔ ", "دودا بلوچ کا تعلق بلوچستان کے شہر تربت اور غمشاد بلوچ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے مند سے ہے۔ ان دونوں کو سات جون کو کراچی کے علاقے مسکن سے ان کے گھر سے ایک ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔", "انسانی حقوق کی بلوچ تنظیموں کا الزام ہے کہ اُن دونوں کو ریاستی اداروں نے تحویل میں لیا تھا جس کے خلاف اتوار کے روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز(سوموار) پولیس نے احتجاج میں شامل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر تشدد کیا اور تقریباً 28 افراد کو حراست میں بھی لیا، جنھیں اب رہا کر دیا گیا ہے۔ ", "ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پر امن مظاہرین کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کی سخت مذمت کی ہے۔ ", "ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’اپنے پیاروں کے بارے میں جواب طلب کرنے والے خاندانوں کے خلاف پُرتشدد کریک ڈاؤن کرنا جبری گمشدگیوں کے گھناؤنے عمل کے ظلم کو مزید بڑھاتا ہے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری اور رہائی ", "پیر کے روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے مبینہ طور پر لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے جاری احتجاج میں شریک افراد کو منتشر کرنے کے لیے ان پر تشدد کیا تھا۔ یہ مظاہرہ سندھ اسمبلی کے باہر کیا جا رہا تھا۔ ", "پولیس کارروائی کے دوران انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافی اور لاپتہ بلوچ افراد کے اہلخانہ سمیت 28 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جنھیں اب رہا کر دیا گیا ہے۔ ", "سماجی کارکن نغمہ اقتدار کے مطابق مظاہرین سے کہا گیا کہ ریڈ زون میں داخل نہ ہوں باقی پریس کلب پر احتجاج جاری رکھیں۔ ", "سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ بلوچ مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون میں احتجاج کیا گیا اور پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے چند مظاہرین کو گرفتار کیا۔ ", "اُنھوں نے بتایا کہ تمام افراد کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کر دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ ", "پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین سندھ اسمبلی کے اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج پرامن تھا اور وہ اسمبلی کے اندر نہیں جانا چاہتے تھے۔ ", "کراچی یونیورسٹی کے قریب واقع مسکن چورنگی میں سات جون کو ایک گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا تھا جس کے نتیجے میں دودا بلوچ ولد الٰہی بخش اور غمشاد بلوچ ولد غنی بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ", "دودا بلوچ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ میں تیسرے سیمسٹر جبکہ غمشاد بلوچ پانچویں سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔", "دودا بلوچ کا تعلق تربت اور غمشاد بلوچ کا ضلع کیچ کے علاقے مند سے ہے۔ بلوچ انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ اُنھیں ریاستی اداروں نے تحویل میں لیا ہے جس کے خلاف گذشتہ روز یعنی اتوار کو بھی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا تھا۔ ", "اُن کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے احتجاج کے دوران بھی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں تھیں اور خواتین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مزاحمت کے بعد اُنھیں چھوڑ دیا گیا۔", "پولیس ایک احتجاج کرنے والی خاتون کو حراست میں لے رہی ہے", "اسی دوران سندھ میں انسداد دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) کا ایک لیٹر بھی سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ لاپتہ افراد کے نمائندوں سے پیر کی شام کو مذاکرات کیے جائیں گے۔ ", "بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات کا ڈرامہ رچایا گیا۔ ", "آمنہ نے کہا کہ متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا تھا کہ ان طالب علموں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا ہے۔ چونکہ یہ محکمہ وزیراعلیٰ سندھ کے ماتحت ہے اس لیے ان کی کوشش تھی کہ وہ وزیرِ اعلیٰ یا ان کے کسی نمائندے بات کریں۔", "ان مظاہرین کی قیادت آمنہ بلوچ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ڈپٹی سیکریٹری سمی بلوچ کر رہی تھیں، جبکہ مظاہرے میں انسانی حقوق کے رہنما پروفیسر ریاض احمد، نغمہ اقتدار اور صحافی فواد حسن بھی شامل تھے۔", "آمنہ بلوچ سے جب بی بی سی کی بات ہوئی تو اس وقت وہ پولیس موبائل میں تھیں اور اُنھیں کلفٹن تھانے سے آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا جا رہا تھا۔", "’ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ ہمیں کہا گیا کہ اسمبلی کے سامنے سے ہٹ جاؤ۔ ہم نے انکار کیا جس کے بعد پولیس افسر نے گالیاں دیں اور کہا جاؤ بیغرتو۔ پولیس نے سمی بلوچ، مہلب بلوچ، نغمہ شیخ سمیت دیگر خواتین پر بھی تشدد کیا جبکہ لڑکوں پر تو جیسے ٹوٹ پڑے۔‘ ", "مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا", "پولیس نے 19 مردوں اور نو خواتین کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس حکام نے کہا تھا کہ منگل کو بجٹ اجلاس ہے اور اگر یہ افراد ’نہ مانے‘ تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ", "انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی رابعہ محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ صحافی فواد حسن اور عوامی ورکرز پارٹی کے خرم علی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اب اُن کی بھی رہائی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ", "انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے پولیس تشدد کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے بلوچ طلباء کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھا کر کسی مجاز عدالت میں پیش کرنے کے غائب کر دیا ہے، اور ان کی بازیابی کے لیے طلباء پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے تو ان کو بغیر جواز مارا پیٹا گیا۔ ", "مظاہرین کا کہنا ہے کہ سات جون 2022 سے دونوں بلوچ طلبا تاحال سیکیورٹی ادارے کے پاس ہیں۔ اُنھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ کراچی میں بلوچوں کو ماورائے قانون اٹھا رہے ہیں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں، اور کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو نشانہ بنا رہے ہیں۔", "یاد رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں واقع کنفیوشس سینٹر کے چینی اساتذہ پر خودکش بم حملے میں تین چینی شہریوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کے بعد سے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بلوچ طالب علموں کو تحقیقات کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے۔ ", "کراچی یونیورسٹی کے ایک استاد نے بی بی سی کو بتایا کہ کئی طالب علم اس وقت امتحان بھی نہیں دے سکے کیونکہ اُنھیں خوف تھا کہ اُنھیں لاپتہ کر دیا جائے گا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1jlk92nzlo", "summary": "اس ڈرامے میں دِکھایا گیا ہے کہ ایک پڑھی لکھی باشعور لڑکی علیزے اپنے والدین کی مرضی سے ایک امیر اور پُرکشش کاروباری شخصیت شیری سے شادی کرتی ہے اور اُسے آہستہ آہستہ احساس ہوتا ہے کہ اُس کا شوہر ایک خود پرست، غصے کا تیز اور بدلحاظ انسان ہے۔ ", "id": "cd1jlk92nzlo", "article": ["پاکستانی ڈرامے کے ناظرین کے لیے سنہ 2023 کانٹینٹ کے لحاظ سے کافی دلچسپ سال رہا اور یہی وجہ ہے کہ ہر ہفتے مختلف ڈرامے ٹرینڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ اِن ہی میں ایک ڈرامہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ ہے، جسے حال ہی میں کینسر کے باعث مرنے والی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ڈرامہ نگار نائلہ جعفری نے تحریر کیا جبکہ اداکارہ صبا حمید نے ڈائریکٹ کیا ہے۔", "’سکس سِگما پلس‘ کے اس ڈرامہ کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار کے ساتھ دُرِفشاں سلیم، جاوید شیخ، کرن ملک، علی سفینہ، علی طاہر، حرا عمر اور ہما حمید شامل ہیں۔ ", "اس ڈرامے میں دِکھایا گیا ہے کہ ایک پڑھی لکھی باشعور لڑکی علیزے اپنے والدین کی مرضی سے ایک امیر اور پُرکشش کاروباری شخصیت شیری سے شادی کرتی ہے اور اُسے آہستہ آہستہ احساس ہوتا ہے کہ اُس کا شوہر ایک خود پرست، غصے کا تیز اور بدلحاظ انسان ہے۔ ", "اداکارہ دُرفشاں سلیم نے علیزے کا جبکہ اداکارہ میکال ذوالفقار نے شیری کا کردار نبھایا ہے۔ ", "بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے اتفاق کیا کہ یہ اُن کی بہترین پرفارمنسز میں سے ایک ہے۔", "’لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ میری اب تک کی بہترین پرفارمنس ہے، میرے خیال سے میں اس بات سے غیر متفق نہیں ہوں۔‘", "اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ انھیں ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ کا سکرپٹ پسند آنے کے ساتھ ساتھ اپنے کردار شیری میں اداکاری کا اور نمایاں نظر آنے کا کافی مارجن نظر آیا۔", "’عموما ہمارے ڈراموں میں عورتوں کے کردار ہی کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں جس میں عورت کا کردار ہی زیادہ مضبوط ہوتا ہے لیکن اس کیس میں ایسا نہیں تھا۔‘", "میں نے جاننا چاہا کہ شیری کے کردار کی تیاری کے لیے انھوں نے کیا کیا۔ کیا حقیقی زندگی میں اُنھیں کوئی ایسا کردار ملا۔ جس پر وہ جھٹ بولے ’ہاں بہت سارے۔ زندگی میں بہت سے لوگ خود پرست ہوتے ہیں۔‘ ", "میکال ذوالفقار کہتے ہیں کہ انھوں نے شیری کے کردار کو حقیقت سے قریب رکھنے کی کوشش کی تاکہ وہ ضرورت کے تحت زبردستی ڈالے ہوئے مناظر نہ لگیں اور اُن کے خیال میں اسی وجہ سے تعریف بھی ہو رہی ہے۔", "’میں نے کوشش کی کہ وہ زبردستی کیے ہوئے سین نہ لگیں اور اگر وہ لڑ بھی رہا ہے تو وہ ایک روانی میں لڑ رہا ہے، جو ڈائیلاگ دے رہا ہے وہ روانی میں ہوں۔ میں رُک رُک کر بھی بول سکتا تھا، توقف کر کے اپنی بات اور ڈائیلاگ کہہ سکتا تھا لیکن میں اُس کو روانی میں رکھنا چاہتا تھا۔‘", "ڈرامہ سیریل ’جیسی آپ کی مرضی‘ میں بہن بھائی نتاشا اور شیری کی بظاہر کوئی خاص بیک سٹوری نہیں دِکھائی گئی کہ وہ اتنے خودغرض اور مطلبی کیوں ہیں لیکن اِن دونوں کرداروں کو میکال ذوالفقار اور کرن ملک نے بخوبی نبھایا ہے۔ ", "میکال کہتے ہیں کہ ’اصل میں جو ڈرامہ ہے وہ دونوں بہن بھائیوں کا تھا، یہ شیری اور علیزے کے بارے میں بھی ہے لیکن اصل صورتحال بہن بھائی پیدا کرتے ہیں۔ اسی لیے میرا سب سے پہلا سوال یہی تھا کہ بہن کون ہے۔‘", "انھوں نے بتایا کہ کرن ملک اُن کی دوست ہیں اور وہ پہلے بھی ساتھ کام کر چکے ہیں اور سیٹ پر یا سیٹ کے علاوہ بھی جہاں ملتے تھے وہ شیری اور نتاشا کی طرح بات کرتے تھے۔ ", "’میں اور کرن آف سکرین بھی شیری اور نتاشا ہی تھے، دُرفشاں بیٹھی ہوتی تھی یا کوئی اور بیٹھا ہوتا تو ہم اُسی وقت گیمیں شروع کردیتے تھے اور پھر وہی چیز سکرین پر جاری رہتی تھی۔‘", "اس ڈرامے میں ایک سین انتہائی دلچسپ تھا جس میں نتاشا کا شوہر میرب (اداکار علی سفینہ) اُس کے پیروں پر لوشن لگا رہا ہوتا ہے اور شیری اور علیزے کے کمرے میں داخل ہوتے ہی میرب گھبرا کر بستر سے گر جاتا ہے۔ اس سین کی شوٹ پر جب میں نے سوال کیا تو میکال نے قہقہہ لگاتے ہوئے مجھے درست کیا کہ ’وہ بیڈ سے گرتا نہیں بلکہ وہ (نتاشا) اُسے ٹھڈا مارتی ہے کہ چلو اُترو۔‘", "انھوں نے اپنی ساتھی اداکارہ دُرِفشاں سلیم کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سکرین پر ساتھ میں اچھے لگتے ہیں جو بڑی اچھی بات ہے۔", "’جیسے آپ کی مرضی‘ اُن چند ڈراموں میں شامل ہے جس میں شاید ہر طبقے کے انسانوں کو اپنی کہانی نظر آسکتی ہے۔ وجہ سیدھی سی ہے کہ ریڈ فلیگیز یا شخصی خرابیاں نظر آنے کے باوجود اکثر لوگ محبت یا رشتوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی خاطر نظر انداز کردیتے ہیں اور کوئی حتمی قدم نہیں اٹھاتے۔", "میکال ذوالفقار نے ’جیسی آپ کی مرضی‘ پر ملنے والے ردعمل کے بارے میں بتایا کہ ’کافی عورتوں کا تو یہی کہنا تھا کہ میرا میاں تو ایسا ہی تھا یا میرے ساتھ ایسا ہی ہوا اور کچھ لوگوں نے یہ بات درد بھرے انداز میں کی کہ میرے ساتھ ایسا ہوا جو سُن کے مجھے دُکھ بھی ہوا۔‘", "انھوں نے مزید کہا کہ ’اچھی بات ہو گی اگر لوگ سمجھ پائیں کہ جو ریڈ فلیگز ہیں وہ بہت پاورفُل ہیں۔ چلیں جن کے ساتھ ہو گیا وہ تو ہو گیا لیکن ممکن ہے کہ آگے کوئی سمجھ جائے اور بچ جائے۔‘", "ساتھ ساتھ انھوں نے ڈرامہ میں شیری کی بہن نتاشا کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ واضح کردوں کہ یہ دونوں جانب سے ہو سکتا ہے۔ یہ صرف عورتوں کے لیے نہیں، یہ مردوں کے لیے بھی ہے کیونکہ عورتیں بھی زہریلی ہوتی ہیں۔‘", "ڈرامہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں شیری کا کردار بے حد منفی ہے جو ہر دوسرے کردار پر حاوی نظر آتا ہے۔ میں نے میکال سے سوال کیا کہ جن کرداروں سے ناظرین نفرت کرتے ہیں اُن کو پرفارم کرنے کا کسی اداکار پر کیا اثر پڑتا ہے۔ ", "میکال کے خیال میں ’کردار آپ کے اوپر ایک اثر چھوڑ جاتے ہیں کیونکہ بھلے آپ ایکٹنگ کر رہے ہیں لیکن آپ وہ چیز کرتو رہے ہیں۔ پانچ یا سات سال پہلے جب مجھے یہ بات سمجھ آئی تو میں بہت محتاط ہوگیا کہ مجھے کون سے کردار کرنے ہیں۔‘", "انھوں نے ماضی سے ایک مثال دی کہ ’مجھے ایک کردار آفر ہوا تھا ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ میں جو اداکار احسن خان نے کیا تھا جو بچوں کا ریپ کرنے والے شخص کا کردار تھا۔‘", "’جب یہ کردار آیا تو اُس وقت تک میں یہ بات سمجھ گیا تھا کہ اثر ہوتا ہے، تو میں نے وہ کردار نہیں کیا کیونکہ میری اپنی بیٹیاں ہیں تو میں تھوڑا سا محتاط ہوں کہ کیا کرنا ہے۔‘", "میکال ذوالفقار انڈیا میں تین فلمیں کرچکے ہیں لیکن اپنے کئی انٹرویوز میں وہ یہ بیان دیتے نظر آئے کہ انڈیا پاکستانی اداکاروں کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ ", "میکال نے بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں انڈین شہریوں کی طرف سے ملنے والے پیار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’بلاشبہ انڈیا کی بہت بڑی انڈسٹری ہے۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ میرا کوئی منفی رویہ نہیں لیکن میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ایک لیول پلیئنگ فیلڈ یا برابر کا موقع دیا جائے۔‘ ", "انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اس بات پر ہنسی آتی ہے کہ پاکستانی اداکاروں پرانڈیا میں پابندی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک پاکستانی اداکار کا یہ سوچنا غلط بھی ہے کہ میں انڈیا میں جا کر سپر سٹار بن جاؤں گا۔ ایسے ہی کوئی انڈین یہاں آ کر سُپر سٹار نہیں بنے گا کیونکہ ہمارا مسئلہ بہت گھمبیر ہے۔‘ ", "میکال نے انڈین اداکاروں نصیرالدین شاہ، اوم پوری، ونود کھنہ، ارباز خان، اکشے کمار کے ساتھ کام کے تجربے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’سب کے ساتھ بہت اچھا تجربہ رہا اور میری اُن کے ساتھ دوستی ہے اور اُن کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی۔‘ ", "میکال ذوالفقار بیس سال سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جس دن اُنھیں ہیرو کے والد کا کردار آفر ہوا وہ انڈسٹری چھوڑ دیں گے۔ ", "میں نے ان سے جاننا چاہا کہ ایسا کیوں ہے تو وہ ہنستے ہوئے بولے کہ ’میرا خیال ہے کہ میں ہیرو کا باپ ابھی تک نہیں بنا سوائے اس صورتحال کہ وہ بچہ بڑا ہو کر ہیرو بن جائے لیکن باپ کے کردار تو میں پہلے سے کرتا ہوں اور میں اصل زندگی میں بھی باپ ہوں۔‘", "انھوں نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’اُس کی یہ وجہ نہیں کہ میرے لیے ہیرو کا باپ بننے میں کوئی حرج ہے، ایسا بالکل نہیں۔ بات یہ تھی کہ میں ریٹائر ہونا چاہتا ہوں اور میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔ اس کو میں نے تفریحی انداز میں کہہ دیا کہ جب میں ہیرو کا باپ بنوں گا تو ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ مجھے اکثر لگتا ہے کہ میں بات ذرا ہلکے پھلکے انداز میں کرتا ہوں اور وہی ہیڈ لائن بن جاتی ہے۔‘ ", "میکال ذوالفقار نے دیگر فنکاروں کی طرح اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بزنس بھی شروع کر رکھے ہیں۔ ’ہیڈلائنز‘ کے نام سے لاہور میں اُن کا سیلون ہے اور حال ہی میں انھوں نے ’چاہیے ڈاٹ کام‘ کے نام سے ایک آن لائن مارکیٹ بزنس بھی شروع کیا ہے۔ ", "انڈسٹری فنکاروں کی معاشی ضروریات کے لیے کافی ہے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں وہ بولے کہ ’اب چیزیں کافی بہتر ہو گئی ہیں لیکن پھر بھی بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ ", "وہ ایک بار پھر ہنسی مذاق کے انداز میں بولے کہ ’اپنا سیلون بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ آپ جب آئیں آپ کو سٹار ٹریٹمینٹ ملتا ہے‘ لیکن پھرسنجیدگی سے اپنے کاروبار پر وضاحت دیتے ہوئے بولے کہ ’اگر میرے پاس بیچنے کی طاقت ہے تو کیوں نہ میں اپنی چیز ہی بیچوں۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cpv6wg9w66qo", "summary": "جج ایمی پالمبو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اس عدالت کو واضح اور ٹھوس شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ جس جرم کے لئے سیمنز کو قصوروار ٹھہرایا گیا، سزا سنائی گئی اور قید کیا گیا تھا۔۔۔ سیمنز نے ایسا نہیں کیا وہ اس جُرم کے مرتکب نہیں ہوئے۔", "id": "cpv6wg9w66qo", "article": ["امریکی ریاست اوکلاہوما کی ایک عدالت نے ایک ایسے شخص کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جو قتل کے جرم میں گذشتہ نصف صدی سے جیل کاٹ رہے تھے۔", "ابتدائی طور پر 70 سالہ گلین سیمنز کو جولائی میں رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم اس وقت عدالت کے ایک جج نے ان کے مقدمے میں دوبارہ کارروائی اور سماعت کا حکم دیا تھا۔", "تاہم دوبارہ سماعت کے بعد ایک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے پیر کے روز کہا کہ ان کے جرم میں ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد ناکافی ہیں۔", "اب منگل کے روز ایک حکم میں اوکلاہوما کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ جج ایمی پالمبو نے گلین سیمنز کو بے گناہ قرار دیا ہے۔", "جج ایمی پالمبو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اس عدالت کو واضح اور ٹھوس شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ جس جرم کے لیے سیمنز کو قصوروار ٹھہرایا گیا، سزا سنائی گئی اور قید کیا گیا، سیمنز نے اُس جُرم کا ارتکاب کیا ہی نہیں۔‘", "خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیمنز کا کہنا تھا کہ ’یہ اُن کی انصاف کے لیے مسلسل کوشش اور ثابت قدمی کا ثمر ہے۔‘", "سیمنز کو اوکلاہوما سٹی کے مضافاتی علاقے میں شراب کی دکان پر ڈکیتی کے دوران کیرولین سو راجرز نامی شخص کے قتل کے الزام میں 48 سال، ایک ماہ اور 18 دن قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نیشنل رجسٹری آف ایکسونیشن کے مطابق اس طرح وہ امریکہ میں کسی جرم کے بغیر سب سے طویل عرصے تک قید کاٹنے والے شخص بن گئے ہیں۔", "سیمنز کی عمر 22 سال تھی جب انھیں اور شریک ملزم ڈان رابرٹس کو سنہ 1975 میں سزائے موت سنائی گئی۔", "بعد ازاں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت پر دیے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ان سزاؤں کو کم کر کے عمر قید کر دیا گیا تھا۔", "فیصلے سامنے آنے کے بعد سیمنز کا کہنا تھا کہ قتل کے وقت وہ اپنی آبائی ریاست لوزیانا میں موجود تھے۔", "گلین سیمنز اور رابرٹس کو ایک نوجوان کی گواہی کی وجہ سے سزا سنائی گئی تھی۔", "رابرٹس کو 2008 میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔", "غلط طور پر سزا یافتہ افراد جو اوکلاہوما میں وقت گزارتے ہیں انھیں معاوضے کے طور پر 175،000 ڈالر (138،000 پاؤنڈ) ادا کیے جاتے ہیں۔", "آن لائن فنڈز جمع کرنے والی ایک تنظیم ’گو فنڈ می‘ کے مطابق سیمنز اس وقت جگر کے سرطان سے لڑ رہے ہیں جس نے ان کی زندگی گزارنے کے اخراجات اور کیموتھراپی میں مدد کے لیے ہزاروں ڈالر جمع کیے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c0wee0315d6o", "summary": "", "id": "c0wee0315d6o", "article": ["کیا انڈیا میں الیکٹرک گاڑی خریدنے کا یہ صحیح وقت ہے؟ ", "ان دنوں یہ سوال ہر اس شخص کے ذہن میں آتا ہے جو نئی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کچھ لوگ انھیں مشورہ دیتے ہیں کہ آنے والا وقت صرف الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، لہٰذا اسی میں پیسہ لگائیں۔\r ", "تو دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک ابھی الیکٹرک گاڑی کے لیے تیار نہیں اور اسے خریدنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔\r", "اوپر پوچھے گئے سوال کا جواب تلاش کرنے سے پہلے آئیے کچھ اعدادوشمار پر نظر ڈالتے ہیں۔", "حکومت کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت انڈیا میں 13 لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔\r", "صنعتوں کے وزیر مملکت کرشن پال گرجر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا تھا کہ 3 اگست 2022 تک تھری وہیلر یعنی ای رکشہ انڈیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، جن کی تعداد تقریباً 8 لاکھ ہے۔\r", "اس کے بعد دو پہیہ گاڑیوں کا نمبر آتا ہے جو پانچ لاکھ سے زیادہ ہیں اور پھر فور وہیلر کا نمبر آتا ہے جو 50 ہزار سے کچھ زیادہ تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔", "مالی سال 2021-22 میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں پچھلے مالی سال کے مقابلے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔\r", "حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی کو بھی 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا۔\r ", "یہ انڈیا میں الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق اعداد و شمار کا معاملہ ہے۔ ", "آئیے اب ہم ان مسائل اور چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہیں جن کا انڈیا کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے سامنا ہے۔", "الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت پٹرول یا ڈیزل گاڑیوں سے زیادہ ہے۔\r", "اگرچہ حکومت ان پر طرح طرح کی رعایتیں دے رہی ہے لیکن پھر بھی یہ پٹرول ڈیزل گاڑیوں کے مقابلے زیادہ قیمت پر دستیاب ہیں۔\r", "مثال کے طور پر دلی میں ٹاٹا کی نکسن Nexon گاڑی کی قیمت ساڑھے سات لاکھ سے شروع ہوتی ہے اور 15 لاکھ تک جاتی ہے۔\r دوسری طرف نکسن کی الیکٹرک گاڑی کی قیمت دلی میں 15.5 لاکھ سے شروع ہوتی ہے اور 18 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔", "لیتھیم آئن بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ یہ بیٹریاں صرف 6 سے 7 سال تک چلتی ہیں۔ اس کے بعد انھیں تبدیل کرنا ہوگا۔\r", "بیٹریوں کی مختصر زندگی خریداروں کے ذہن میں شک پیدا کرتی ہے۔ دراصل، ایک بیٹری کی قیمت ایک الیکٹرک گاڑی کی رقم کے تین چوتھائی کے برابر ہے۔\r", "حالانکہ حکومت نے گزشتہ سال پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (PLI) سکیم کو منظوری دی تھی۔\r یہ سکیم ملک میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی تیاری کے لیے لائی گئی تھی تاکہ بیٹریوں کی قیمت کو کم کیا جا سکے", "انڈیا میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کی بہت زیادہ کمی ہے۔\r جس طرح ہم ہر شاہراہ یا سڑک پر پیٹرول پمپ دیکھتے ہیں، اس کے مقابلے میں چارجنگ سٹیشن بہت کم جگہوں پر پائے جاتے ہیں۔\r", "حکومت کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 1740 پبلک چارجنگ سٹیشن چل رہے ہیں۔\r", "کئی بار یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی سہولت پیٹرول پمپ پر ہی فراہم کی جائے لیکن اس میں ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے میں ایک سے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔ ", "اس لیے ای وی کو چارج کرنا اتنا تیز نہیں ہو سکتا جتنا پیٹرول، ڈیزل یا سی این جی گاڑی میں بھرنا۔\r\nاس کے علاوہ گھر پر EV کی بیٹری کو چارج کرنے میں بھی مختلف چیلنجز ہیں۔\r", "عام طور پر لوگ دو پہیوں والی سواری یا ای رکشہ کی بیٹری گھر پر ہی چارج کرتے ہیں لیکن اس میں کافی وقت لگتا ہے کیونکہ صبح گاڑی کو تیار رکھنے کے لیے اسے رات کو چارجنگ پر رکھا جاتا ہے۔", "چارجنگ سٹیشنز کی کمی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی رینج کے حوالے سے ڈرائیوروں کے ذہنوں میں خوف بھی پیدا ہوتا ہے۔\r", "طویل فاصلہ طے کرنے والے ڈرائیور اکثر الیکٹرک گاڑیوں کی کم رینج سے پریشان نظر آتے ہیں۔\r", "بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے مطابق دو پہیوں والی برقی گاڑیوں کی رینج 84 کلومیٹر فی چارج کے طور پر دی گئی ہے۔\r ساتھ ہی، چار پہیوں والی برقی گاڑیوں کی اوسط رینج 150-200 کلومیٹر فی چارج بتائی گئی ہے۔\r\n\r\nحکومت کا کہنا ہے کہ بہتر بیٹریاں اور زیادہ چارجنگ سٹیشنز لگانے کے بعد یہ مسئلہ حل کیا جا رہا ہے۔", "ہر کمپنی الیکٹرک گاڑیوں میں اپنا الگ چارجنگ پورٹ مہیا کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یونیورسل چارجنگ سسٹم بنانے میں بڑا مسئلہ ہے۔\r\n\r\nانڈیا کی ای وی مارکیٹ میں چارجنگ پورٹ کے لیے ابھی تک کوئی ایک معیار مقرر نہیں کیا گیا۔\r\n\r\nیہ مسئلہ دو پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں میں سب سے زیادہ نظر آتا ہے۔ جہاں مختلف قسم کی بیٹریاں اور ان کی مختلف چارجنگ پورٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔", "\r\nگاڑیوں کی کارکردگی میں موسم اور درجہ حرارت بھی بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔\r اگر ہم ای وی کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو یہاں درجہ حرارت ایک بڑا عنصر بن جاتا ہے۔\r\n\r\nعام طور پر الیکٹرک گاڑی کی بہتر کارکردگی کے لیے اوسط درجہ حرارت کی حد 15-40 ڈگری سیلسیس کو سمجھا جاتا ہے لیکن انڈیا میں، جہاں پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بہت کم ہوتا ہے، مغربی علاقوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ رہتا ہے۔\r", "ایسے میں ایک قسم کی الیکٹرک گاڑیاں پورے ملک کے لیے کام نہیں کر سکتیں۔", "بڑھتی ہوئی آلودگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر یہ بات یقینی ہے کہ آنے والا وقت صرف الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور حکومت الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی بھی دے رہی ہے۔\r", "اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ گاڑی کو چند گھنٹوں کے لیے چارجنگ سٹیشن پر چھوڑنے کی سہولت بھی فراہم کی جانی چاہیے۔\r", "اس کا ایک بہتر متبادل بیٹری سویپ کی سہولت ہو سکتی ہے، جس میں ڈیڈ بیٹری کو فوری طور پر اسی وارنٹی کے ساتھ پوری بیٹری کے ساتھ تبدیل کر دیا جاتا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cmmzejj9zd6o", "summary": "امریکہ کا آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہونا ہی بڑے انعامات کا واحد سبب نہیں ہے۔ وقت کے ساتھ اس کھیل کے اصول بھی بدلتے رہے ہیں۔", "id": "cmmzejj9zd6o", "article": ["امریکہ کی معروف ’میگا ملینز‘ لاٹری کی انعامی رقم اب 1.35 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ منگل کی رات ہونے والے ڈرا میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔", "1.35 ارب ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ یہ امریکہ کی تاریخ کی دوسری بڑی انعامی رقم والی لاٹری بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ پہلے مشہور ’پاور بال‘ جیک پاٹ میں 2.04 ارب ڈالر کی انعامی رقم جیتی گئی تھی۔ پاور بال جیک پاٹ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری ہے۔", "بلاشبہ بہت سے دوسرے ممالک میں بھی لاٹریاں ہیں لیکن امریکہ میں حالیہ دنوں میں تسلسل کے ساتھ لاٹری میں ریکارڈ توڑ انعامی رقوم ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔", "مگر امریکہ میں لاٹری میں جیتے جانے والے انعامات اتنے بڑے کیوں ہیں؟ کتاب ’فار اے ڈالر اینڈ اے ڈریم: سٹیٹ لاٹریز ان ماڈرن امریکا‘ کے مصنف جوناتھن کوہن نے بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس معاملے کی وضاحت کی ہے۔", "شروع شروع میں امریکی ریاستوں میں انفرادی سطح پر لاٹری کھیلی جاتی تھی۔", "مسٹر کوہن نے بتایا کہ چھوٹی آبادی والی ریاستوں کی مایوسی (کیونکہ کم افراد ہونے کی وجہ سے انعامی رقم بھی کم ہوتی) کے نتیجے میں ملٹی سٹیٹ لاٹری ایسوسی ایشنز بنیں۔", "مثال کے طور پر الینوا کی آبادی آیووا سے بہت زیادہ ہے اور اس وجہ سے لاٹری کھیلنے والے زیادہ ہیں۔ اگر کسی کو لاٹری نہیں ملتی تو جیک پاٹ چلتا رہتا ہے اور جمع ہوتا رہتا ہے۔ آیووا میں کم لوگ ہیں اس لیے وہ کم ٹکٹ خریدیں گے اور چونکہ وہ آسانی سے سرحد عبور کر کے الینوا جا سکتے ہیں اس لیے وہ بڑے جیک پاٹ کے لیے وہاں کے ٹکٹ خرید لیتے ہیں۔", "نتیجتاً ریاستوں نے سنہ 1980 کی دہائی میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر لاٹری کھیلنا شروع کر دیا اور اس طرح نیشنل لاٹری سامنے آئی۔ پاور بال اور میگا ملینز اب امریکہ کی 45 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب جیک پاٹس اتنے بڑے کیوں ہوتے ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "امریکہ کا آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہونا ہی بڑے انعامات کا واحد سبب نہیں ہے۔ وقت کے ساتھ اس کھیل کے اصول بھی بدلتے رہے ہیں۔", "مسٹر کوہن کا کہنا ہے کہ ’لاٹری کمیشن اور ملٹی سٹیٹ گیمز جیت کے امکانات کو کم کر رہے ہیں، تاکہ انعامات کے بڑھنے اور بڑے ہونے کے امکانات کو بڑھایا جا سکے۔‘", "لیکن اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لاٹری کے کھلاڑی ضروری نہیں کہ جیتنے کے بہتر امکانات کی پرواہ کرتے ہوں۔", "مسٹر کوہن نے کہا: ’لوگ چار ملین میں سے ایک، 40 ملین میں سے ایک یا 400 ملین میں سے ایک کے جیتنے کے امکانات کے درمیان فرق کے بارے میں تو نہیں بتا سکتے، لیکن وہ چار ملین ڈالر، 40 ملین ڈالر اور 400 ملین ڈالر کے جیک پاٹ کے درمیان فرق ضرور بتا سکتے ہیں۔‘", "انھوں نے مزید کہا کہ ارب پتیوں کے پھیلاؤ نے دولت کے معیار کو بدل دیا ہے۔", "مسٹر کوہن نے کہا کہ ’لاٹری واقعی ایک ایسا واحد طریقہ بن گیا ہے جس سے لوگ اپنے لیے ایک ارب ڈالر حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی لیے یہ اب کسی ثقافتی بخار کی طرح لوگوں کو ترغیب دیتا ہے، حالانکہ کہ اس کے جیتنے کے امکانات پہلے کے مقابلے میں کم سے کم تر ہوتے جا رہے ہیں۔‘", "میگا ملینز کی ترجمان ڈینیئل فریزی باب کے مطابق لاٹری جیتنے کا ’موجودہ گیم میٹرکس‘ سنہ 2017 سے نافذ العمل ہے۔", "انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ جیک پاٹ کے سلسلے  کو ’چھٹیوں کے دوران صارفین کی دلچسپی‘ سے بھی مدد ملی ہے۔", "انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’سود کی شرح، جو اس جیک پاٹ کو متاثر کرتی ہے اسے برقرار رکھتی ہے، اس نے محض معمولی کردار ادا کیا ہے۔‘", "لاٹری کے ساتھ امریکہ کی محبت کسی حد تک میڈیا کے ذریعے پیدا کیے جانے والے جنون کی مرہون منت ہے جو کہ ہردن بڑے ہوتے ہوئے جیک پاٹ کے ساتھ بڑھتا ہے۔ ", "مسٹر کوہن نے کہا کہ ثقافتی شرکت کا بھی ایک عنصر ہے ’جہاں لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ ٹکٹ نہ خرید کر کسی چیز سے محروم ہو رہے ہیں۔‘", "ان کی کتاب میں جن لوگوں سے انٹرویوز کیے گئے ہیں ان میں سے بہت سے لوگوں نے لاٹری کھیلنے کے بارے میں اس وقت تک سوچا بھی نہیں تھا جب تک کہ انھوں نے خبروں میں بڑے جیک پاٹ کو نہیں دیکھا۔", "اگر کوئی فاتح سامنے نہیں آتا ہے، تو رقم اگلی قرعہ اندازی میں شامل کر دی جاتی ہے اور اس طرح جیک پاٹ کی رقم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میڈیا کی اور بھی زیادہ توجہ اس پر ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر لاٹری کے زیادہ کھلاڑی بھی ہو سکتے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-52209087", "summary": "پاکستان میں منصوبہ بندی کی وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔", "id": "c0806c3c-6c46-1b4f-8ad9-22b55eed2a71", "article": ["ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات میں فیشن برانڈز کی کمپنی میں ای کامرس سپیشلسٹ کے طور پر کام کرنے والے نوید احمد کو یکم اپریل کو نوکری سے برخاستگی کا لیٹر تھما دیا گیا۔ ", "کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ لیٹر میں نوید کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پندرہ مارچ سے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد کمپنی کے تمام دفاتر میں کام رک چکا ہے اور یہ لاک ڈاؤن اپریل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان حالات کی وجہ سے کمپنی کے لیے کچھ ملازمین کا فارغ کرنا ناگزیر ہے۔ ", "لیٹر میں لکھا گیا کہ انتظامیہ کو یہ قدم نہایت ہی مجبوری کی حالت میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔", "کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری کی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کر کے تمام سٹاف کو مطلع کیا گیا کہ ان کی تنخواہوں میں دس سے پچاس فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ", "دس سے پچاس فیصد تک کٹوتی سٹاف کی تنخواہوں کے لحاظ سے کی جائے گی جو اپریل، مئی اور جون کی تنخواہوں پر لاگو ہو گی۔", "کراچی میں ایک بڑے ٹیکسٹائل گروپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے فیکٹری بند ہونے کے باعث تمام ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹی دی جا رہی ہے۔ ", "اس نوٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ آرڈر کو مکمل کرنے کے لیے صرف ضروری ملازمین کو بلایا جائے گا اور باقی ملازمین بغیر تنخواہ کے چھٹی پر تصور کیے جائیں گے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "کراچی میں مقیم معاشی امور کے ماہر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ کچھ صنعتی اور کاروباری اداروں کی جانب سے بغیر تنخواہ کے چھٹی کا مطلب ہے کہ یہ افراد بیروزگار ہو چکے۔ ", "کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے فیکٹریوں کی بندش کی وجہ سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں تو اس کے ساتھ ملک میں بیرون سرمایہ کاری کی آمد بھی رک چکی ہے۔ سوائے روزمرہ اور سبزی و فروٹ کی دکانوں کے ہر کاروبار بند کر دیا گیا ہے۔ ", "پاکستان سٹاک ایکسچنج میں رجسٹرڈ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سے 60 فیصد سے زائد کمپنیاں اس وقت مکمل بند ہیں اور باقی چالیس فیصد میں جزوی طور پر کام جاری ہے۔ مکمل طور پر بند کمپنیاں آٹو، ٹیکسٹائل، انجنیئرنگ، سیمنٹ، کیمیکلز وغیرہ کے شعبوں سے متعلق ہیں۔", "ان حالات کی وجہ سے حکومتی ادارے بھی لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ", "پاکستان میں منصوبہ بندی کی وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔", "کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں ایک خوفناک معاشی منظر نامہ جنم لے رہا ہے۔ ", "ان کے تجزیے کے مطابق اگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حالات مزید خراب ہوتے ہیں اور حکومت موجودہ حکمت عملی پر کاربند رہتی ہے تو محتاط اندازے کے مطابق تیس سے پچاس لاکھ افراد کا روزگار داؤ پر لگ سکتا ہے۔ ", "اگر لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتی ہے اور اسے تین مہینے تک بڑھایا گیا تو یہ ایک کروڑ افراد کی ملازمتوں کو خطروں سے دوچار کر سکتا ہے۔ ", "ڈاکٹر پاشا کے مطابق کورونا وائرس کا پیدا کردہ معاشی بحران ملک میں تین شعبوں کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے جن میں بیروزگاری کی شرح زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان میں بڑی اور درمیانی صنعتیں، ہول سیل و ریٹیل کاروبار اور ٹرانسپورٹ کے شعبے شامل ہیں۔ ", "’سرکاری کفالت پیکج ناکافی ہے‘", "معاشی امور کے ماہر خرم شہزاد کی کورونا وائرس کے پیدا کردہ معاشی بحران پر تجزیاتی رپورٹ نشاندھی کرتی ہے کہ لاک ڈاؤن کے طویل ہونے سے معاشی سرگرمی کے نہ ہونے یا کم ہونے سے ایک کروڑ سے زائد افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ ", "ان کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سنہ 2019 میں ٹوٹل ورک فورس ساڑھے سات کروڑ افراد پر مشتمل ہے جنھیں ماہانہ آٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جاتا ہے۔ ", "خرم شہزاد کے مطابق ایک کروڑ سے زائد افراد کے ملازمتوں سے ہاتھ دھونے کی صورت میں وہ ایک ارب ڈالر کی آمدنی سے ماہانہ محروم ہو جائیں گے۔ خرم شہزاد کا کہنا ہے یہ تخمینہ تنخواہ کی کم سے کم سطح پر رکھا گیا ہے۔", "کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی خراب معاشی صورتحال اور اس کے نتیجے میں بیروزگار ہونے والے افراد کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں ایک کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو نقد رقم کی صورت میں امداد دی جائے گی جو چار مہینے کے لیے بارہ ہزار روپے پر مشتمل ہو گی۔ ", "اس سلسلے میں ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ یہ رقم وفاقی حکومت کے ’احساس پروگرام‘ کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو ادا کی جائے گی۔ ", "تاہم انھوں نے اس امداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار مہینوں کے لیے ایک خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ رقم بہت کم ہے۔ ایک مہینے میں تین ہزار روپے کے ذریعے ایک خاندان کی کفالت بہت مشکل ہے۔", "’معاشی ترقی کی رفتار مزید سست ہو گی‘", "ملازمت سے فارغ ہونے سے لے کر بغیر تنخواہ پر چھٹی پر بھیجے جانے والے ملازمین ان لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں کے علاوہ ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنا روزگار کماتے ہیں۔ ", "یہ سب افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کے رک جانے کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ", "پاکستانی معیشت جو کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے پہلے بھی خراب تھی اس میں مزید ابتری کورونا وائرس کی وجہ سے آئی ہے۔ ", "ملک کی معاشی ترقی کے اعشاریوں میں تنزلی کی وجہ سے پہلے ہی بیروزگاری کی شرح بلندی کی طرف گامزن تھی اور اس میں مزید اضافہ کورونا وائرس کے نتیجے میں معاشی پہیے کے رک جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ", "بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح میں اس مالی سال دو سے ڈھائی فیصد رہنے کی توقع ہے۔ کورونا وائرس سے پہلے جی ڈی پی تین فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ", "پاکستانی معیشت کے تازہ ترین جائزوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور موڈیز نے ملکی معیشت کے کورونا وائرس کے جھٹکوں سے مزید خراب ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔", "وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لیے ’مراعاتی پیکج‘ اور چودہ اپریل سے اسے کھولنے کا اقدام معیشت کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اٹھای ہے تاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگاری کی بلند شرح پر قابو پایا جا سکے۔ ", "وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے کر اسے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنایا ہے تاکہ اس شعبے اور اس سے منسلک اسٹیل، فولاد، لکڑی، سیمنٹ، بھٹوں، بجلی کے آلات اور ہارڈ ویئر سمیت دوسرے شعبوں میں کام کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ ", "معیشت کے ماہرین نے تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کو سراہا تاہم اس سلسلے میں انھوں نے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔", "ڈاکٹر پاشا کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکج بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے حکومت روزگار کے مواقع پیدا کر سکتی ہے تاہم ان کے مطابق حکومت کو تعمیراتی شعبے میں طلب کے پہلو کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ ", "تعمیراتی شعبہ مکان تو بنا دے گا لیکن ملک میں گیارہ فیصد کے بلند شرح سود پر لوگوں کا بینکوں سے قرض لینا مشکل ہو گا۔ ", "ڈاکٹر پاشا کے خیال میں اگر حکومت تعمیراتی شعبے میں طلب کو بڑھانا چاہتی ہے تو اسے شرح شود کو پانچ سے چھ فیصد تک گرانا ہوگا تاکہ لوگ مکان خریدنے کے لیے بینکوں سے سستے قرضے لے سکیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60231188", "summary": "دریائے سندھ میں ایک جزیرے میں بنا ہوا سادھو بیلہ کا مندر جس کے کے ارد گرد گرجا گھر، پارسی برادری کی عبادت گاہیں اور مسجد قائم ہے۔", "id": "9fef8f81-abb2-495e-a348-2295fbdbb16e", "article": ["پاکستان کے صوبہ سندھ کا نام آتے ہی ذہن میں جو چیز سب سے پہلے آتی ہے وہ اس خطے کی مہمان نوازی، اپنائیت اور خوش اخلاقی ہے۔ سادھو بیلہ کا مندر اور اس کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب کبھی مختلف مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ضرورت محسوس ہوئی تو سب نے اپنا اپنا فرض نبھایا ہے۔ ", "ایک زمانے میں سادھو بیلہ کے مندر کے اطراف میں گرجا گھر اور پارسی برادری کی عبادت گاہیں موجود ہوتی تھیں جبکہ اس مندر کے بالکل سامنے ایک مسجد آج بھی قائم ہے۔ ", "دریائے سندھ یا سندھو دریا کے پاس مختلف شہر آباد ہیں اور ان شہروں کو قائم کرنے والوں کی منفرد کہانیاں بھی گاہے بگاہے منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں۔ اسی دریا کے بیچوں بیچ سادھو بیلہ کا مندر واقع ہے جو روہڑی اور سکھر کے درمیان میں ہے۔ ", "سادھو بیلہ یا سدھ بیلو کی کہانی یہ ہے کہ سنہ 1823 میں اداسی یا اداسین کہے جانے والے پنتھ سے تعلق رکھنے والے ایک پجاری سوامی بانکھنڈی نے اس مندر کو بنوایا تھا کہ ہندو برادری کو ان کی قدیمی روایات دوبارہ یاد کرائی جا سکیں۔", "اداسین پنتھ ایک مذہبی روایت ہے جسے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے بڑے بیٹے شری چند نے چودھویں صدی کے اوائل میں شروع کیا تھا۔ اس روایت سے جڑے سادھو سنیاسی ہوتے ہیں اور اپنی تمام عمر مذہبی کتابیں پڑھنے میں گزار دیتے ہیں۔ مغربی انڈیا سے شروع ہونے کے بعد سندھ اس وقت اداسین پنتھ سے تعلق رکھنے والوں کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔", "19ویں صدی کے اواخر تک سکھر میں ہندو اور مسلم ’زندہ پیر‘ کی درگاہ پر ایک ساتھ عبادت کیا کرتے تھے۔ سنہ 1874 کے گیزیٹئیر آف سندھ میں بھی اس اجتماعی عبادت کا تذکرہ ہے، لیکن جب تک سنہ 1919 کا گیزیٹ تیار ہوا تب تک ہندو اس جزیرے سے ہٹ چکے تھے۔ ", "کیونکہ برٹش راج کے دور میں ہی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تناؤ شروع ہو چکا تھا جس کا نتیجہ اپنی عبادت گاہوں کو قدیم جتانے کی کوششوں میں گزر گیا۔ اور ایک ساتھ عبادت کرنے والے اب اپنی اپنی عبادت گاہوں کی دیواریں اونچی کرنے میں لگ گئے۔ ", "اس پس منظر کے باوجود سادھو بیلہ کا مندر آج بھی سب کے لیے کھلا ہے اور یہاں تک پہنچنا آسان ہے۔ یہ مندر نو ایکڑ علاقے پر مشتمل ہے جہاں پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ انڈیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ سے ہندو یاتری آتے ہیں۔", "اس مندر تک پہنچنے کے لیے دریا عبور کرنا پڑتا ہے جس کے لیے ایک چھوٹی سی کشتی ہر وقت کھڑی رہتی ہے۔ اس کشتی میں بیٹھتے ہی ایک طرف انیسویں صدی میں بنایا گیا لینس ڈاؤن برج نظر آتا ہے جو سکھر اور روہڑی کو جوڑتا ہے اور دوسری جانب ’زندہ پیر‘ کی درگاہ نظر آتی ہے جو ایک دور میں ہندو اور مسلمانوں کی مجموعی عبادت گاہ ہوا کرتی تھی۔ ", "اس مندر کے اندر پجاریوں کے شلوک سے زیادہ یہاں بنی دیواریں بولتی ہیں۔ ", "مندر کے احاطے میں داخل ہونے سے بالکل پہلے دیوار پر سورگ یعنی جنت اور نرگ یعنی دوزخ کا منظر دکھایا گیا ہے۔ جس میں زندگی کا ایک نادر اصول بتایا گیا ہے کہ جو پیدا ہوا ہے اسے ایک دن مرنا بھی ہوگا اور اپنا کیا یہیں بھگت کر جانا ہو گا۔ ", "اس مندر کی ہر دوسری دیوار کسی نہ کسی دور میں نافذ حکومت کی عکاسی کرتی ہے۔ جیسے ایک دیوار پر بنے پھول اور دیگر نقش مغل دور کے لگتے ہیں۔ اور دیگر جگہوں پر بھی یہ نقوش نظر آتے ہیں۔ جبکہ اس مندر میں چھوٹے بڑے آستانے، دربار اور چھوٹے چھوٹے مندر بنائے گئے ہیں۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ممتاز بخاری ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخ پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سادھو بیلہ اور سکھر کی تاریخ کا میل جلد یا بدیر ہونا ہی تھا۔", "’بنیادی طور پر یہاں سندھو دریا بہتا تھا جب اروڑ (روہڑی کا قدیمی نام) سندھ کا دارالحکومت تھا۔ ساتویں اور آٹھویں صدی عیسوی میں دریا نے اپنا رُخ بدلنا شروع کر دیا اور بعد میں دسویں صدی عیسوی میں یہاں بہنے لگا۔ یہاں بہت سے چھوٹے پتھر اور جزیرے بن گئے تھے۔‘", "ممتاز نے بتایا کہ اس (مندر) کی پہچان سکھر کے لحاظ سے اس طرح بنی کہ بنیادی طور پر یہاں ہندو فرقے رہا کرتے تھے۔ ’اس سے پہلے ہندو لفظ نہیں کہا جاتا تھا۔ وہ تو انیسویں صدی عیسوی میں انگریزوں نے اسے ہندو لکھنا شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے یہاں پر مختلف دھرم تھے۔ چندر ونسی (چاند کی پوجا کرنے والے)، جھل ونسی (پانی کی پوجا کرنے والے)، سورج ونسی (سورج کی پوجا کرنے والے)، اور اروڑ ونسی جو بدھ مت کو مانتے تھے۔ بانکھنڈی مہاراج کے اس مندر کو تعمیر کرنے سے سب فرقے یکجا ہو گئے۔‘", "ممتاز بخاری نے بتایا کہ اس مندر میں مختلف مذاہب کے لوگ بھی آنے لگے۔ یہاں پر بین المذاہب ہم آہنگی کافی عرصے سے ہے۔ ", "مصنف ایلس ایلبینیا اپنی کتاب ایمپائرز آف دی انڈس میں لکھتی ہیں کہ زندہ پیر پر عبادت کرنے کے حوالے سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازع اس بات پر شروع ہوا کہ زندہ پیر کے گنبد نہ ہونے کی پیچھے بنیادی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہاں کسی ہندو بھگوان کی عبادت گاہ رہی ہو۔ ", "مسلمانوں نے جواباً کہا کہ خواجہ خضر کی درگاہ زندہ پیر پر کوئی گنبد اس لیے نہیں ہے کیونکہ ’وہ اب تک زندہ ہیں۔‘ ", "اب اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ یہ دراصل کس کی عبادت گاہ ہے، برٹش دور میں بنی عدالت نے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد ہندو برادری نے اپنی الگ عبادت گاہ بنا لی۔ ", "اس تنازع کا تذکرہ برطانوی ریکارڈز میں صرف دو جگہ پر کیا گیا ہے۔ سنہ 1894 میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی قرار داد میں بتایا گیا تھا کہ ’ہندو جس مقام پر برسوں سے عبادت کرتے آئے ہیں، حکومت کے فائدے میں نہیں ہے اس لیے اسے ’جِند پیر فقیروں‘ کو ایک ہزار نقد میں بیچ دیا جائے۔‘ اور دوسری بار سنہ 1919 کے گزیٹئیر آف سندھ میں جہاں کہا گیا ہے کہ بیس سال پہلے ہندو برادری نے اپنا دعوی رد کرتے ہوئے سکھر دریا کے کنارے ایک علیحدہ درگاہ (یا عبادت گاہ) قائم کرلی ہے۔‘", "ماہرین اور تاریخ دان لکھتے ہیں کہ زندہ پیر کے تنازع کے نتیجے میں سادھو بیلہ کے مندر کی تعمیر میں جہاں مدد ملی وہیں ہندو اقدار کو ایک بار پھر فوقیت حاصل ہوئی۔ مثال کے طور پر ایلس اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ’بانکھنڈی کا ایک بڑا مشن ہندو برادری کو روایتی اقدار کی طرف لے جانا اور درگاہوں سے ان کی وابستگی کو ختم کرنا تھا۔‘ ", "اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بانکھنڈی مہاراج کے سادھو بیلہ مندر قائم کرنے کے 60 سال بعد ہندو برادری نے مکمل طور پر زندہ پیر کی درگاہ سے تعلق کم کر دیا۔ اور نتیجتاً سادھو بیلہ کے مندر کو انڈیا اور دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہندو اور سکھوں سے عطیات ملنے لگے۔ ", "سادھو بیلہ مندر ایک عرصے تک شدید بدانتظامی کا شکار رہا۔ سنہ 2018 تک یہ مندر شدید مخدوش حالت میں تھا جسے کئی مقتدر حلقوں میں برپا ہونے والے شور شرابے کے بعد صحیح کرایا گیا۔ رنگ و روغن ہوا اور صاف صفائی کی گئی۔ ", "اسی مندر سے نکل کر اگر شہر کا رُخ کریں تو کہا جاتا ہے کہ سادھو بیلہ کی عمارت سے ہی مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں نظر آیا کرتی تھیں۔ ان میں سے ایک پارسی برادری کا فائر ٹیمپل ہوا کرتا تھا جو اب بند ہے۔ ", "اس کمپاؤنڈ میں داخل ہوتے ہی دو چیزیں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔ جن میں سے ایک یہاں پر موجود فائر ٹیمپل اور دھرم شالہ کا بورڈ ہے اور اس کے ساتھ ہی بنا ماما پارسی سکول اور اس کے اوپر لگی 1923 کی تختی۔ ", "پارسی کمپاؤنڈ کی موجودہ انتظامیہ نے بتایا کہ اب یہاں سے زیادہ تر پارسی کوئٹہ جا چکے ہیں۔ جبکہ بیرونِ ملک رہنے والے پارسی اس کمپاؤنڈ کی نگہداشت اور انتظامی باگ دوڑ کو سنبھالتے ہیں۔ ", "یہاں سے نکلتے ہی جب سینٹ سیوئیرز چرچ کا رُخ کیا تو پتا چلا کہ اس سے پہلے کئی بار اس چرچ پر حملہ ہو چکا ہے۔ تو اب چرچ کا دروازہ بند رہتا ہے لیکن ذرا سی بات چیت اور یہ بتانے پر کہ ہم سب دوسرے شہر سے آئے ہیں، ہمیں اندر جانے دیا گیا۔ ", "ممتاز بخاری اور دیگر ماہرین بتاتے ہیں کہ شہر میں کسی بھی قسم کی چپقلش کے دوران یہاں کی عبادت گاہیں ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کھول دی جاتی ہیں۔ ممتاز بخاری کا کہنا ہے کہ ’شہر یا ملک کا ماحول کچھ بھی ہو یہاں اب بھی رواداری قائم ہے۔‘", "ایک زمانہ تھا جب اس شہر کی مختلف عمارتوں سے ہر دوسرے مذہب کی عبادت گاہیں نظر آتی تھیں۔ لیکن اب حال یہ ہے کہ اگر دیکھنا بھی چاہیں تو انھیں عبادت گاہوں کے گِرد بنی اونچی دیواروں پر نگاہ ٹھہر جاتی ہے۔ آج کے دور میں مذہبی ہم آہنگی پر بات کرنا ایک منفرد امر لگتا ہے، لیکن سندھ میں حالات جیسے بھی رہے ہوں سادھو بیلہ کا مندر اور اسے بنانے والوں کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c1v9d091k7qo", "summary": "ایسے میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی نہ کرنے کے بعد پاکستان میں ایسی غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جن کے مالکان یہودی ہیں اور یہ مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔", "id": "c1v9d091k7qo", "article": ["غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد دنیا بھر میں مختلف ممالک خصوصاً مسلم ممالک میں عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ", "اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور جنگ بندی نہ کرنے کے فیصلے اور ایسے میں دنیا کے طاقتور ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت نے اس غم و غصے کو مزید ہوا دی ہے۔ ", "ایسے میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی نہ کرنے کے بعد پاکستان میں ایسی غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جن کے مالکان یہودی ہیں اور یہ مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔", "سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی اس بائیکاٹ مہم سے متعلق مختلف مواد شئیر کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ درجنوں مصنوعات جن سے متعلق صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی کمپنیاں بناتی ہیں یا پھر ان کی پیرنٹ کمپنی کے مالکان یہودی ہیں۔", "اس میں روزمرہ کے استعمال کی چیزوں سمیت کئی بیشتر ملٹی نیشنل فوڈ چینز کا بائیکاٹ بھی شامل ہے۔ ", "’بائیکاٹ کام کر رہا ہے۔۔۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کام کر رہا ہے۔‘ یہ وہ لائن ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر کئی جگہ نظر آرہی ہے۔", "پاکستان میں جاری اس بائیکاٹ مہم میں کئی لوگ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ جس میں وہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے کے علاوہ مختلف مارکیٹوں اور دکانوں سے مخصوص برانڈز کے بورڈ بھی ہٹا رہے ہیں۔", "بہت سوں نے اس مہم کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ہم اسرائیلی ظلم کو روک نہیں سکتے تو کم از کم ان کو معاشی طور پر نقصان تو پہنچا سکتے ہیں۔‘", "اس مہم کا حصہ بننے والے پاکستانی محمد علی خان کا بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ کی یہ مہم نئی نہیں۔ ", "’یہ مہم 2005 میں بائیکاٹ ڈی انویسٹمینٹ اینڈ سینکشنز (بی ڈی ایس) کے نام سے شروع ہوئی تھی جو ایک غیر متشدد مہم ہے۔ میں بطور پاکستانی اس مہم کا حصہ اس لیے ہوں کیونکہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم کر رہا ہے اور دنیا میں پاکستان سمیت کوئی بھی حکومت اسرائیلی جارحیت کو روک نہیں رہے۔ اس لیے ہم بطور عام انسان معاشی طور پر اس کی مزاحمت کر رہے ہیں۔‘", "دوسری جانب سوشل میڈیا صارفين بھی اسی مقصد کے تحت اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس بائیکاٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔ ", "کئی صارفین نے ایسی غیر ملکی مصنوعات کی تصاویر بھی لگائیں جس میں خریدار کو ایک چیز کے ساتھ دوسری چیز مفت دی جا رہی ہے لیکن وہ ان اشیا کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ", "زیادہ تر صارفین مختلف کیپشن لکھ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ بائیکاٹ مہم اثر انداز ہو رہی ہے۔", "اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور جنگ بندی نہ کرنے کے فیصلے اور ایسے میں دنیا کے طاقتور ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت نے غم و غصے کو مزید ہوا دی ہے۔ ", "دوسری جانب بہت سے لوگ اس بائیکاٹ مہم سے متعلق یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا اس مہم سے واقعی ہی اسرائیل کو نقصان ہو گا یا پھر اس سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچے گا؟", "اس سوال پر بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر نور فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’جہاں تک یہ خیال ہے کہ اس سے پاکستانی معیشت پر بہت فرق پڑے گا تو یہ درست نہیں کیونکہ یہ معاملہ غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات یا برانڈز کا ہے اور انھوں نے پہلے ہی اپنے منافع کی شرح بہت زیادہ رکھی ہوتی ہے۔‘", "’ہاں اگر یہ مہم آنے والے دنوں میں زیادہ زور پکڑتی ہے تو یہ ممکن ہے کہ ان مخصوص کمپنیوں کی سیل اور شئیرز کی مالیت گر جائے۔‘", "نور فاطمہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک پاکستان میں برانڈز یا مصنوعات کے بائیکاٹ سے اسرائیل کو نقصان پہنچنے کی بات ہے تو مفروضہ بھی درست نہیں۔ ", "’کیونکہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ نہ ہی کوئی تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی پاکستان وہاں کسی قسم کی برآمدات کر رہا۔ بائیکاٹ مہم ایک سوشل اور جذباتی مہم ہے۔ اس سے لوگ اپنے احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔‘", "انھوں نے مزيد کہا کہ اس مہم میں کئی ایسی کمپنیوں کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جن کا تعلق اسرائیل سے نہیں لیکن انھیں اس لیے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے کیونکہ انھوں نے اسرائیل کی حمایت کی ہے۔", "کیا اس مہم سے پاکستان میں ان لوگوں کی نوکریوں کو خطرہ ہو سکتا ہے جو ایسے اداروں میں کام کر رہے ہیں جن کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے؟ ", "اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر نور فاطمہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کمپنیوں کو زیادہ نقصان پہنچنے کے نتیجے میں وہ کمپنی بند ہو جاتی ہے تو پھر ایسا ہو سکتا ہے۔ ", "اس مہم میں متحرک انداز میں حصہ لینے والے محمد علی خان کے سامنے جب یہ سوال رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’میرا نہیں خیال کہ پاکستان کو اس کا نقصان ہو گا۔ یہاں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم جن برانڈز کا بائیکاٹ کر رہے ہیں وہ روز مرہ زندگی کے لیے ضروری نہیں۔‘", "محمد علی خان کا کہنا ہے کہ ’بے شک اس مہم میں کچھ ایسے برانڈز بھی شامل ہیں جن کا تعلق اسرائیل سے نہیں لیکن وہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر رہے ہیں۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم بطور مسلمان اور انسان اس وقت اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں۔‘", "اس بائیکاٹ مہم کے زد میں آنے والے چند برانڈ ایسے ہیں جن کی سیل میں پچھلے چند ہفتوں میں فرق آیا ہے۔ عام طور پر ایسے برانڈز پر کافی زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے جو اب نظر نہیں آرہا۔ ", "ایسے ہی برانڈز کو خام مال پہنچانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس مہم کے بعد سے ہماری سیل میں بھی کمی آئی ہے جبکہ متعدد کمپنوں کی جانب سے آڈرز بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔ ", "پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک اور بین الاقوامی کمپنی میں کام کرنے والے ملازم نے بتایا کہ ہماری سیل میں ستر فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ ہمیں باقائدہ طور پر کمپنی کی جانب سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ لوگوں میں پائے جانے والے غصے کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ نوکری کے دوران خاص خیال رکھیں۔ ", "ایک اور ملٹی نیشل کمپنی کے مالک نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بائیکاٹ کا اثر ہر کمپنی پر مختلف انداز میں پڑ رہا ہے تاہم ابھی تک ہماری کمپنی کا کوئی تقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ", "’ہم نے پہلے دن ہی یہ پریس ریلیز جاری کر دی تھی کہ ہماری کمپنی کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اس کے علاوہ یہ وضاحت بھی جاری کی کہ ہماری کمپنی کی پیرنٹ کمپنی امریکی کمپنی ہے۔ ہم نے فلسطين سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنی مارکیٹنگ سٹریٹجی بھی تبدیل کی۔‘ ", "ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان میں پچھلے ساٹھ سال سے کام کر رہے ہیں اور اس سارے عرصے میں ہمیں کئی مواقع پر بائیکاٹ مہم کا سامنا کرنا پڑا۔", "’یہ سچ ہے کہ اس سے فرق پڑتا ہے لیکن وہ نقصان اتنا زیادہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ہم اپنے ملازمین کو نوکری سے نکالتے ہیں۔‘ ", "اس سوال کے جواب میں پاکستان میں ایک ملٹی نیشل کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ ہر برانڈ ایک مخصوص قیمت لیتا ہے اور عموماً یہ سالانہ بنیادوں پر ہوتی ہے۔ ", "اس بارے میں ماہر معیشت ڈاکٹر نور فاطمہ کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیاں مختلف شکلوں میں یہ ادائیگیاں کرتی ہیں۔ جیسا کہ کوئی کمپنی فرنچائز فیس ادا کرتی ہے، کوئی کمپنی رائلٹی ادا کرتی ہے جو پانچ یا سات فیصد یا پھر اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے اور کچھ کمپنیاں منافع کو شئیر کرتی ہیں اور کچھ ایک ہی مرتبہ رقم کی ادائیگی کر کے فرنچائز خرید لیتے ہیں۔ ", "’لیکن یہاں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فائدہ اصل کمپنی کو کم اور اس کمپنی کو زیادہ ہوتا ہے جو کسی ملک میں آپریٹ کر رہی ہوتی ہے۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c2qg714ddp3o", "summary": "دو بار کرکٹ کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔", "id": "c2qg714ddp3o", "article": ["دو بار کرکٹ کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔", "سنیچر کو ہرارے میں ورلڈ کپ کوالیفائر 2023 کے دوران سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔", "خراب کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں ایک جانب گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اس کے سابق کرکٹرز کی جانب سے ایسی تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ ٹیم کا معیار اس قدر زوال پذیر ہوچکا ہے کہ یہ مزید گِر نہیں سکتا اور اس میں سب کے لیے نصیحت بھی ہے۔ ", "سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر جانسن چارلس صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ، ٹورٹامنٹ کے ٹاپ سکورر نکولس پوران، آل راؤنڈر جیسن ہولڈر سبھی کو اچھا آغاز ملا مگر وہ کوئی ٹیم کو آخر تک سہارا دینے میں ناکام رہے۔ برینڈن میکمولن نے پہلی اننگز میں اپنے تین اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ ", "ویسٹ انڈیز کی ٹیم خراب بیٹنگ کے باعث 181 پر آل آؤٹ ہوئی۔ ", "دوسری اننگز میں میکمولن نے 69 جبکہ میتھیو کراس نے 74 رنز بنائے اور سکاٹ لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا کر جیت سمیٹ لی۔ ", "مگر ورلڈ کپ کوالیفائر میں مزید آگے جانے کے لیے سکاٹ لینڈ کو اب زمبابوے اور نیدرلینڈز کو ہرانا ہوگا۔ ", "یاد رہے کہ پانچ سال قبل ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو پانچ رنز سے ہرایا تھا۔ ہوبارٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 198 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا لیے تھی مگر بارش نے کھیل روک دیا۔ ڈک ورتھ لیوس نے ویسٹ انڈیز کو محض پانچ رنز سے فاتح قرار دیا۔ ", "جیت کے بعد میکمون نے کہا کہ ’چیزیں ہمارے حق میں ہو رہی تھیں تو ہمیں اس کا بھرپور استعمال کرنا تھا۔ میں نے تمام وکٹوں کو انجوائے کیا، مجھے بہت اچھا لگا۔", "میتھیو (کراس) آج عمدہ کھیلے اور ہم دونوں کا دباؤ برداشت کیا۔ انھیں فارم میں واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘", "ادھر اپنی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے شائے ہوپ کہتے ہیں کہ ’میں کسی ایک چیز پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ہم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران خود کو مایوس کیا ہے۔ ہمیں پیچھے مڑ کر دیکھنا ہوگا کہ ہم کیسے اننگز کا آغاز کرتے ہیں۔ ", "’میرے خیال سے فیلڈنگ کا تعلق آپ کے رویے سے ہوتا ہے۔ ہمیں مزید کوشش کرنی ہوگی، خاص کر اپنے رویے کو لے کر۔ کیچ چھوٹ جاتے ہیں، خراب فیلڈنگ ہوتی رہتی ہے، یہ کھیل کا حصہ ہے۔ مگر کوشش موجود رہنی چاہیے۔", "’میرا نہیں خیال ہم نے ہر وقت اپنا 100 فیصد دیا۔‘", "ہوپ نے کہا کہ ’بنیاد سے شروعات ہوتی ہے۔ گھر واپس جا کر ہمیں بہتر تیاری کرنا ہوگی۔ ہم یہاں آ کر یہ توقع نہیں کرسکتے کہ ہم ایک بہترین ٹیم ہیں جب ہماری تیاری ہی نہ ہو۔‘", "ویسٹ انڈین کپتان نے تسلیم کیا کہ ’ہم ایک صبح اٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ایک عظیم ٹیم ہیں۔ توجہ دینے کے لیے کچھ ہے، ہم صرف اس چیز کو کنٹرول کر سکتے ہیں جو ہمارے بس میں ہے۔‘", "انھوں نے سکاٹ لینڈ کے کھیل کی تعریف میں کہا کہ ’مجھے ان میں نظم و ضبط نظر آیا، خاص کر ان کے بولنگ اٹیک میں۔ ہم ان سے یہ سیکھ سکتے ہیں۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سابق فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر این بشپ نے ویسٹ انڈیز کی شکست کو ’دو بار ورلڈ کپ جیتنے والی عظیم ٹیم کا زوال‘ قرار دیا۔ ", "’کپتان تبدیل کرو، کوچ تبدیل، جسے مرضی تبدیل کرو۔ نتائج وہی رہے جس کی توقع تھی۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’گروپ سٹیج کے میچوں میں ویسٹ انڈیز نے فیلڈنگ اور بلے بازی میں بہت خراب کرکٹ کھیلی۔ اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ کھیل کسی صورت قابل قبول ہے؟‘", "ان کے ساتھ سابق آل راؤنڈ کارلوس بریتھویٹ نے جواب دیا کہ ’اس کا سیدھا جواب نہ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اس بار ہم ایک اور فارمیٹ (ون ڈے) میں موقع گنوا بیٹھے ہیں۔‘", "’یہ زوال کی وہ سطح ہے جس سے آپ مزید نیچے نہیں جا سکتے۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ ’اصل کام یہ ہے کہ ٹیلنٹ کو کیسے بہتر بناتے ہیں۔‘", "این بشپ نے کہا کہ پوری دنیا میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فینز کے لیے یہ ایک مشکل سفر رہا ہے۔ ’یہ دو بار عالمی چیمپیئن، دو بار ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ٹیم کا عروج سے زوال تک کا ڈرامائی سفر رہا ہے۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ ’مسئلہ سسٹم کا ہے۔ ہمیں سسٹم بدلنا ہوگا، اس میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔‘", "خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے موجودہ کوچ اور سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نیدرلینڈز کے خلاف سابقہ شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ہار ہماری کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔‘", "انھوں نے کہا تھا کہ ’کبھی کبھار آپ کو اوپر جانے کے لیے سب سے نیچے جانا ہوتا ہے۔‘", "ویسٹ انڈیز کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق انڈین اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ ’یہ شرمناک ہے۔ ", "’اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹیلنٹ ناکافی ہوتا ہے، اسے توجہ اور بہتر انتظامی ڈھانچہ درکار ہوتا ہے جو سیاست سے پاک ہو۔‘", "گوتم گمبھیر کے مطابق ویسٹ انڈیز اب بھی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے جبکہ سابق کپتانی کپتان محمد حفیظ کی رائے میں ویسٹ انڈیز کی ناکامی میں سب کے لیے نصیحت ہے۔ ", "’پروفیسر‘ حفیظ کہتے ہیں کہ ’انٹرنیشنل لیول پر قائم رہنے کے لیے انفراسٹرکچر، کھلاڑیوں کی بہتر مینجمنٹ بھی درکار ہوتی ہے۔‘", "ادھر شعیب اختر کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرتا دیکھنا بہت افسوس ناک ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/ce5kzpk0jnxo", "summary": "ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جو مرد عضو تناسل کی کمزوری سے منسلک عارضے (ایریکٹائل ڈسفنکشن) کے لیے ویاگرا جیسی دوا کا استعمال کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔", "id": "ce5kzpk0jnxo", "article": ["ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جو مرد عضو تناسل کی کمزوری سے منسلک عارضے (ایریکٹائل ڈسفنکشن) کے لیے ویاگرا جیسی دوا کا استعمال کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔", "260,000 سے زیادہ مردوں پر کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ ایسی دوائیں لیتے ہیں ان میں ڈیمنشیا کا امکان 18 فیصد کم تھا۔", "لیکن یہ ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ یہ دوائیں کیا اثرات مرتب کر رہی ہیں۔", "الزائمر کی دو نئی دوائیوں نے ابتدائی مراحل میں بیماری کی رفتار کو کم کرنے کے مثبت اثرات دکھائے ہیں۔", "الزائمرز سے متاثرہ لوگوں کے دماغ میں ’بیٹا امیلائیڈ‘ بنتا ہے۔ یہ نئی دوائیاں اس پر حملہ کرتی ہیں اور ممکن ہے کہ اس سے الزائمر کے علاج کا طریقہ بدل سکتا ہے۔", "لیکن سائنسدان پہلے سے موجود دوائیوں کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو بیماری بڑھنے کو روک سکتی ہیں یا اس میں تاخیر کر سکتی ہیں۔", "ویاگرا جیسی دوائیں ابتدا میں ہائی بلڈ پریشر اور انجائنا کے علاج کے لیے بنائی گئی تھیں۔ وہ سیل سگنلنگ میسنجر پر عمل کر کے کام کرتے ہیں جو یاداشت سے بھی منسلک ہو سکتا ہے۔", "وہ دماغی خلیوں کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں اور جانوروں میں تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ان کا دماغ پر کچھ حفاظتی اثر بھی ہوتا ہے۔", "نیورولوجی میں ہونے والی نئی تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے عضو تناسل کی کمزوری کے شکار ہزاروں مردوں کے طبی نسخے کو دیکھا اور ان لوگوں کا ان لوگوں کے ساتھ موازنہ کیا جنھیں یہ دوا نہیں دی گئی تھی۔", "اگلے پانچ برسوں میں انھوں نے دوائیں لینے والے گروپ کے ہر 10 ہزار لوگوں میں سے 8.1 میں الزائمر پایا جبکہ جو گروپ دوائیں نہیں لے رہا تھا ان میں 9.7 کیس سامنے آئے۔", "جن مردوں کو عضو تناسل کی کمزوری کے لیے دوا دی گئی تھی ان میں الزائمر ہونے کے سب سے کم امکان تھے۔ اس سے یہ بات اخذ ہو سکتی ہے کہ اس دوا کا مستقل استعمال بیماری پر زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے۔", "محققین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق یہ نہیں بتاتی کہ آیا خود انھی دوائیوں کی وجہ سے لوگوں میں الزائمر کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن اس سے تحقیق کے نئی راستے کھلتے ہیں۔", "تحقیق کی مصنف ڈاکٹر روتھ براؤر نے کہا ’ان نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، ان ادویات کے ممکنہ فوائد اور طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات حاصل رکیں اور اس کی بہترین خوراک کی مقدار پر غور کریں۔‘", "محققین مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر بھی آزمائش کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس دوا سے ان پر کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں۔", "اس بیماری کے بہت سے عوامل ہوتے ہیں جو اس کا سبب بنتے ہیں۔ ", "بہت سے عوامل ہیں جو بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔ تحقیق نے ان میں سے کچھ کے لیے اپنے نتائج کو موافق بنایا اس میں عمر، صحت کی بنیادی حالت، لی گئی دوسری دوائیں اور آیا تحقیق میں حصہ لینے والا سگریٹ نوشی کرتا تھا شامل ہے۔", "یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے تعلق رکھنے والی اور برٹش نیورو سائنس ایسوسی ایشن کی صدر پروفیسر تارا اسپائرز جونز نے کہا کہ ’یہ مطالعہ حتمی طور پر یہ ثابت نہیں کرتا کہ عضو تناسل کی دوائیں الزائمر کے خطرے کو کم کرتی ہیں لیکن اس بات کا اچھا ثبوت فراہم کرتی ہیں کہ اس قسم کی دوائی مستقبل میں مزید مطالعہ کے قابل ہے۔‘", "یونیورسٹی آف ریڈنگ کے نیورو فزیالوجسٹ ڈاکٹر فرانسسکو تمگنینی نے کہا کہ یہ ایک ’بہت اچھا مطالعہ‘ تھا لیکن اس بارے میں مزید سخت شواہد کی ضرورت ہے کہ دوائوں نے دماغ کو کیسے متاثر کیا۔", "انھوں نے کہا کہ ’یہ ہو سکتا ہے کہ یہ علاج کا اثر براہ راست نیوران پر اثر انداز ہو (اگر دوا خون ’بلڈ برین بیریئر‘ کو عبور کرنے کے قابل ہو) اور/یا خون کے بہاؤ کو بڑھا کر، لیکن ان دونوں مفروضوں کو جانچنے کی ضرورت ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58524562", "summary": "بعض پاکستانی معاشی ماہرین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت کے اعلان کو مثبت قدم قرار دیا مگر کچھ اسے کوئی قابل ذکر پیشرفت قرار نہیں دیتے۔", "id": "cdd1b313-30ac-42be-affd-b2feb546215a", "article": ["’افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستانی مصنوعات کی طلب میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ان میں سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خوردونوش کی طلب میں ہے۔ صرف میرے کاروباری ادارے کی جانب سے افغانستان بھیجی جانے والی چیزوں کی طلب میں دو سو فیصد اضافہ ہے۔‘", "یہ بات بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص اور برآمد کنندہ ناصر خان نے بتائی جو افغانستان میں خوردنی تیل، چاول اور کھانے پینے کی دوسری چیزوں کی برآمد کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ ", "ںاصر خان ملک کے تاجروں اور صنعت کاروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر بھی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کابل میں تبدیلی افغانستان میں برآمد کرنے والے کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع لائی ہے اور اب افغانستان سے زیادہ برآمدی آرڈرز آ رہے ہیں۔", "اگرچہ پاکستانی برآمد کنندگان کو افغانستان سے زیادہ آرڈرز موصول ہو رہے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم کچھ زیادہ نہیں ہے اور یہ صرف 1.2 ارب ڈالر تک محدود ہے۔ ", "اس باہمی تجارت کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستان کے وزیر خزانہ نے سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ دونوں ملک اب باہمی تجارت مقامی کرنسیوں میں کریں گے۔ ", "یہ تجارت مقامی کرنسیوں میں کب شروع ہو گی، اس کے بارے میں وزیر خزانہ نے وضاحت نہیں کی تاہم خطے میں افغاستان کی بدلتی صورتحال کی وجہ سے اسے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔", "مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت سے پاکستان میں شرح مبادلہ یعنی ڈالر اور روپے کے درمیان باہمی قدر پر کیا اثر پڑے گا، اس پر کرنسی کے کاروبار اور تجارت سے وابستہ افراد سے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔", "تاہم دوسری جانب انڈین میڈیا میں بعض حلقے اس اقدام کو ’پاکستان کی جانب سے افغانستان کی معیشت کنٹرول کرنے کی کوشش‘ قرار دے رہے ہیں۔", "پاکستان کے وزیر خزانہ کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت اب مقامی کرنسیوں میں ہو گی۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان ’کافی بڑی مقدار میں ڈالر سمگل ہو رہے ہیں۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ کابل میں تبدیلی کے بعد بیرونی دنیا سے ڈالر افغانستان آنا بند ہو چکے ہیں تو اس کا اثر پاکستان پر اس صورت میں پڑا کہ پاکستان سے افغانستان ڈالر سمگل ہونا شروع ہو گئے۔ ", "انھوں نے بتایا کہ طالبان کی حکومت آنے سے پہلے ایسی صورتحال نہیں تھی کیونکہ امریکہ اور دوسرے ممالک سے آنے والی امداد اور گرانٹس کی صورت میں بڑی تعداد میں ڈالرز افغانستان آتے تھے۔ ", "’اب صورت حال بدل چکی ہے اور یہی سمگل شدہ ڈالر افغانستان سے پاکستان اس وقت واپس آتے ہیں جب وہاں کے درآمدی شعبے کو پاکستان سے مصنوعات خریدنا ہوں۔‘ ", "ظفر پراچہ نے بتایا کہ افغانستان کی اپنی کرنسی ہونے کے باوجود وہاں مقامی طور پر ڈالروں کا استعمال زیادہ ہے۔ ’جیسے کہ اگر آپ مکان کرائے پر دے رہے ہیں تو وہاں (بعض اوقات) ڈالروں میں ادائیگی ہوتی ہے۔‘ ", "انھوں نے کہا کہ ڈالر اس لیے بھی سمگل ہو رہے ہیں کہ جو افراد افغانستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ اپنی جمع پونجی ڈالروں میں بدل کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔", "پراچہ نے بتایا کہ جب مقامی کرنسی میں تجارت ہو گی تو ڈالروں کی افغانستان میں ڈیمانڈ کم ہو گی تو پاکستان سے وہاں سمگلنگ بھی کم ہو گی۔", "ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت آنے سے پہلے گذشتہ حکومت میں چھ سے سات ارب ڈالر امریکہ، 500 ملین ڈالر یوریی یونین اور افغان تعمیر نو فنڈ کے پاس 12 ارب ڈالر تھے اور ان ڈالروں کی فراوانی کی وجہ سے ان کا بہاؤ پاکستان کی جانب رہتا تھا۔ ", "انہوں نے کہا اب یہ رجحان بدل چکا ہے اور اب ڈالروں کا رُخ پاکستان سے افغانستان کی طرف ہو گیا ہے۔ ", "ایف پی سی سی آئی کے صدر ںاصر حیات مگوں نے اس سلسلے میں کہا کہ پاکستان سے افغانستان برآمد ہونے والے مال کی ادائیگی ڈالروں میں ہو رہی تھی کیونکہ یہاں سے ڈالر افغانستان جا رہے ہیں اور وہی دوبارہ برآمدی مال کی ادائیگی کی صورت میں پاکستان واپس آجاتے ہیں۔ ’مقامی کرنسی میں تجارت سے ڈالر پر سے یہ پریشر ہٹے گا جو ڈالر اور روپے کے شرح مبادلہ کے لیے بہتر ہو گا۔‘", "ظفر پراچہ نے بتایا کہ ڈالر سمگل ہونے کی وجہ سے اس کی زیادہ قیمت پشاور میں ہے جہاں 170 روپے تک ایک ڈالر بک رہا ہے تاکہ ’اسے افغانستان سمگل کیا جا سکے جہاں یہ 172 پاکستانی روپے میں بِک رہا ہے جبکہ کراچی کی مارکیٹ میں اس کی قیمت 168 تک ہے۔‘ ", "پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت کیا ممکن ہے، اس پر بین الاقوامی تجارت کے امور کے ماہر اقبال تابش نے ہاں میں جواب دیا ہے۔ ", "وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کئی ممالک جن کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں وہاں مقامی کرنسیوں میں پڑوسی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت ہوتی ہے۔ ", "اقبال تابش نے بتایا کہ مقامی کرنسی کے علاوہ بارٹر سسٹم کے تحت بھی تجارت ہوتی ہے۔ تاہم ان کے مطابق ’اس کی کچھ حد مقرر ہوتی ہے کہ فلاں فلاں چیز اس نظام کے تحت مقامی کرنسیوں یا بارٹر سسٹم کے تحت ایک دوسرے کے ملک میں آ جا سکتی ہیں۔‘", "تاہم ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اس سلسلے میں کہا مقامی کرنسیوں میں تجارت کے لیے بہت ساری ادارہ جاتی اور قانونی تبدیلیاں کرنا ہوں گی جن کے بارے میں ابھی حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ یہ کام کیسے کریں گے۔ ", "قیصر بنگالی نے کہا کہ پاکستان نے اس سے پہلے کسی ملک کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت کا کام نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ عملی طور پر پاکستان اور افغانستان یہ کیسے کریں گے، اس کا میکینزم ابھی تک واضح نہیں۔", "ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ افغانستان کی معیشت کتنی بڑی ہے کہ ہم ان اقدامات سے کچھ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا بظاہر یہ بیان ہی لگتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ انتظام ان ممالک کے درمیان زیادہ سود مند ہوتا ہے جن کے درمیان تجارتی حجم بہت زیادہ ہو۔ ’یہاں لے دے کر وہ ہمیں کچھ انگور اور خشک میوہ جات بھجواتے ہیں اور ہمارے ہاں سے آٹا اور چینی جاتا ہے۔ وہ بھی زیادہ تر سمگلنگ سے افغانستان پہنچتا ہے۔‘", "گذشتہ سال پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم 1.20 ارب ڈالر کے قریب تھا", "پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم بہت زیادہ نہیں ہے اور یہ گذشتہ سال 1.20 ارب ڈالر کے قریب تھا۔", "ناصر خان کے مطابق اس میں پاکستان سے کی جانے والی 787 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں تو دوسری جانب افغانستان سے آنے والی درآمدات کی مالیت 480 ملین ڈالر سے اوپر تھیں۔", "انھوں نے بتایا کہ پانچ سال پہلے اس باہمی تجارت کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تھا لیکن انڈیا نے وہاں قدم جمانا شروع کیے اور آہستہ آہستہ پاکستانی مصنوعات کی جگہ انڈین مصنوعات نے لے لی۔", "ناصر نے بتایا کہ انڈین مصنوعات نے ’اپنے معیار کی وجہ سے جگہ نہیں بنائی بلکہ گذشتہ حکومت میں پاکستانی مصنوعات کو بہت سارے بے جا ٹیکسں اور ڈیوٹی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات وہاں سے غائب ہو گئیں۔‘", "ناصر نے کہا کہ مقامی کرنسی میں تجارت سے یہ فائدہ ہوگا کہ انھیں کاروباری لاگت کم پڑے گی۔ ان کے مطابق وہ ’اوپن مارکیٹ سے ڈالر 170 روپے پر خرید کر اپنے برآمدی مال کی ایل سی وغیرہ کھولتے ہیں جب ہمیں اس مال کی ادائیگی ملتی ہے تو وہی ڈالر انٹر بینک میں ہمیں 168 روپے میں بیچنا پڑتا ہے۔‘ ", "اقبال تابش نے کہا آج سے دس پندرہ سال پہلے پاکستان کی جانب سے افغانستان جانے والی برآمدات کا حجم بہت زیادہ تھا تاہم چاہ بہار ایران سے انڈین مصنوعات نے افغانستان کی منڈی میں جانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے پاکستانی برآمدات وہاں پر بہت کم ہو گئی تھیں۔", "ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں نے مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت کو ایک اچھا اقدام قرار دیا۔ ان کے مطابق ’ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘ ", "انھوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایسی چیزوں کی تجارت ہوتی ہے جو انتہائی ضرورت کی ہیں یعنی کھانے پینے کی مصنوعات اور کچھ دوسری چیزیں۔ ’اگر ہم ان کی یہ ضرورت پوری نہیں کریں گے تو کوئی دوسرا ملک یہ چیزیں وہاں بھیج سکتا ہے۔‘ ", "تاہم ڈاکٹر فرخ سلیم اسے کوئی قابل ذکر پیشرفت قرار نہیں دیتے۔ ", "ان کے مطابق پاکستان کی مجموعی بیرونی تجارت میں افغانستان سے تجارت ایک بہت قلیل حصہ ہے۔ ’افغانستان کی معیشت کیا ہے؟ صرف درآمد پر انحصار کرنے والی معیشت جبکہ ان کے پاس بیچنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ افغانستان کی کل برآمدات ڈھائی ارب ڈالر ہیں اور اس کی درآمدات ساڑھے سات ارب ڈالر۔‘ ", "انھوں نے کہا یہ کوئی ایسا اقدام نہیں ہے کہ جس سے پاکستان کی بیرونی تجارت کو بہت بڑا فائدہ پہنچے۔", "ڈاکٹر قیصر بنگالی نے بھی کچھ ایسے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی بڑا فائدہ پاکستان کی بیرونی تجارت کے شعبے میں نہیں آنے والا۔", "پاکستان کے وزیر خزانہ کی جانب سے افغانستان کے ساتھ تجارت کو مقامی کرنسی میں کرنے کے بیان پر انڈین میڈیا نے اسے پاکستان کی جانب سے افغانستان کی معیشت پر کنٹرول کا ایک اقدام قرار دیا ہے۔ ", "ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اسے انڈین میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو سٹرٹیجک طور پر جو شکست ہوئی ہے یہ اس کا نتیجہ ہے۔ ", "انہوں نے کہا یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ طالبان نے بیس سال کی جنگ کے بعد حکومت سنبھالی ہے۔ ’وہ پاکستان کیا کسی کو بھی اپنے اوپر حکم نہیں چلانے دیں گے۔‘ ", "بنگالی نے کہا ’سب سے بڑھ کر یہ تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کے پاس وہ صلاحیت، وسائل اور افرادی قوت ہی نہیں ہے کہ جو کسی دوسرے ملک کی معیشت کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے قابل ہو۔‘", "ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ پروپیگنڈا نیوز کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ", "انھوں نے بتایا کہ افغانستان کی معیشت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ جس پر کنٹرول حاصل کر کے پاکستان کوئی فائدہ اٹھا سکے۔ ", "’افغانستان کی معیشت کا جی ڈی پی صرف 20 ارب ٖڈالر ہے جس میں سے 75 فیصد غیر ملکی امداد پر مشتمل ہے۔ اب وہ امداد بھی رُک گئی ہے۔‘ ", "ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ افغانستان کو سالانہ 14 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جو پاکستان دینے کے قابل نہیں کہ وہ اس کے ذریعے افغان معیشت پر اپنی اجارہ داری قائم کر سکے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cp056rzl8lgo", "summary": "روس اور شمالی کوریا کے رہنما اپنی عوامی محبت کے اظہار میں زیادہ بات نہیں کرتے تاہم ولادیمیر پوتن اور کم جونگ دونوں کو ہی قریبی تعلقات سے ممکنہ فوائد واضح نظر آ رہے ہیں۔ ", "id": "cp056rzl8lgo", "article": ["شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے روس میں ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے جس میں اسلحے کے معاہدے کی توقع کی جا رہی ہے۔", "روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق ووسٹوچنی خلائی مرکز میں بات چیت ختم ہونے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے اپنی نجی بکتر بند ٹرین میں سفر کیا۔", "بدھ کو بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ دونوں سربراہوں نے فوجی تعاون کے ’امکانات‘ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔", "ماسکو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بدلے میں پیانگ یانگ کو سیٹلائٹ تیار کرنے میں مدد کرے گا۔", "فریقوں نے امریکہ کے اس دعوے کی تردید کی کہ بات چیت کا مقصد یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی حمایت کے لیے ہتھیار خریدنا ہے۔", "جدید خلائی ٹیکنالوجی کے علاوہ، کم جونگ اُن نے بدلے میں خوراک کی مد میں امداد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔", "پابندیوں کی شکار دونوں ریاستوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", " واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب مغرب کے ساتھ ان کے تعلقات اب تک کے بد ترین دور سے گُزر رہے ہیں۔", "اس اعلیٰ سطحی دورے میں کِم جونگ اُن دو دن کا سفر کر کے جب روس پہنچے تو صدر پوتن نے نہایت گرمجوشی سے اُن کا استقبال کیا۔ روس کے سرکاری میڈیا نے وہ لمحات محفوظ کیے جب دونوں رہنماؤں نے مُسکراتے ہوئے مصافحہ کیا۔", "سوویت یونین اور شمالی کوریا کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پوتن نے روسی کہاوت کے ساتھ اپنے ہم منصب کا خیر مقدم کیا ’ایک پرانا دوست دو نئے سے بہتر ہے۔‘", "سالِ رواں کے اوائل میں شمالی کوریا نے دو مرتبہ جاسوسی کی غرض سے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب پیانگ یانگ فوجی نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی غرض سے ایک نئی تیار کرنے کا منصوبے رکھتا ہے۔", "دریں اثنا، کم جونگ اُن یوکرین میں صدر پوتن کی جنگ کی حمایت کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔", "کم جونگ اُن نے صدر پوتن کو بتایا کہ ’روس مغرب کی بالادستی کی طاقتوں کے خلاف اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک مقدس جنگ میں کھڑا ہوا ہے۔‘", "اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ صدر پوتن اور روسی قیادت کے فیصلوں کی حمایت کریں گے اور ہم سامراج کے خلاف جنگ میں ساتھ رہیں گے۔‘", "تاہم دوسری جانب منگل کے روز، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک (روس اور شمالی کوریا) کے درمیان ہتھیاروں کا کسی بھی قسم کا معاہدہ یا منتقلی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو گی اور یہ یوکرین کی جنگ کے دوران ’اُس مایوسی کی علامت ہے جس میں روسی حکومت خود مبتلا ہے۔‘", "میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہم اِن لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔‘", "ولادیمیر پوتن اور کم جونگ ان میں بہت کچھ مشترک ہے۔ یہ دونوں کم ہی ملک سے باہر نکلتے ہیں۔ صدر پوتن بھی رواں برس روس سے باہر نہیں گئے ہیں۔ کم جونگ تو چار برس سے اپنے ملک سے باہر نکلے ہی نہیں۔", "روس اور شمالی کوریا دونوں پر ’غاصب ریاستیں‘ بننے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ دونوں ہی سخت بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں ہیں۔", "دونوں حکومتیں امریکہ کی ’تسلط پسندی‘ کے خلاف ہیں۔ اکثر ایک مشترکہ دشمن، رہنماؤں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے اور یہی معاملہ صدر پوتن اور کم جونگ کا ہے۔ ", "دونوں کی یہ قربت اگر قدرتی نہیں بھی تو پھر بھی اس وقت زمینی حقائق کے پس منظر میں یہ ضرور قائم ہے۔ ", "دونوں میں گہری دوستی ہے؟ بالکل نہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس جنھوں نے ایک بار یہ برملا کہا تھا کہ انھیں کم جونگ سے ’محبت ہو گئی‘ ہے۔ ", "روس اور شمالی کوریا کے رہنما اپنی عوامی محبت کے اظہار میں زیادہ بات نہیں کرتے تاہم ولادیمیر پوتن اور کم جونگ دونوں کو ہی قریبی تعلقات سے ممکنہ فوائد واضح نظر آ رہے ہیں۔ ", "لیکن ایک طاقت عالمی نظام کو الٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یوکرین پر اپنے بھر پور حملے سے ولادیمیر پوتن نے عالمی نظام کو روس کی پسند کے مطابق بنانے کے اپنے عزم کا اشارہ دیا۔ شمالی کوریا کے ساتھ فوجی تعاون اس کی ایک اور علامت ہو سکتی ہے۔", "ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان ہتھیاروں کا معاہدہ کافی تبدیلی کا عکاس ہو گا۔ حال ہی میں روس، شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کا شید حامی تھا دیگر پابندیوں کے علاوہ شمالی کوریا کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت پر بھی پابندی عائد کرانے میں خود روس پیش پیش تھا۔ ", "روسی اخبار موسکوفسکی کومسومولٹس نے گذشتہ ہفتے اپنے قارئین کو یاد کرایا کہ کیسے ماسکو نے سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر اپنے دستخط ثبت کر رکھے ہیں۔ ", "چلیں کوئی بات نہیں۔ دستخط تو واپس بھی لیے جا سکتے ہیں۔", "اخبار نے روس کی کونسل برائے خارجہ اور دفاعی پالیسی کے چیئرمین فیوڈور لوکیانوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک طویل عرصے سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ ہم ان پابندیوں پر عمل پیرا کیوں ہیں؟ بین الاقوامی تعلقات کا پورا نظام مکمل طور پر تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔‘ ", "ان کے مطابق ’یقیناً، اقوام متحدہ کی پابندیاں جائز ہیں۔ اس سے انکار کرنا مشکل ہے۔ ہم نے بھی ان پابندیوں کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن صورتحال بدل گئی ہے۔ کیوں نہ ہمارا ووٹ منسوخ کر دیا جائے؟‘", "یہ کم جونگ ان کے کانوں کے لیے ایک بہترین موسیقی ہو گی۔", "اب دونوں رہنماؤں کی قربت کے بعد یہ سوال تو ذہن میں آتا ہے کہ اس میں کریملن کو کیا فائدہ حاصل ہو سکے گا۔", "فوری طور پر یہ بات اہم ہے کہ شمالی کوریا کے پاس بڑے پیمانے پر پیداواری صلاحیتوں کے ساتھ ایک بہت بڑی دفاعی صنعت موجود ہے۔ یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کے لیے ’پیانگ یانگ‘ جنگی سازوسامان کا ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ", "واشنگٹن کو شبہ ہے کہ کریملن پہلے ہی سے اس ڈیل کے خدوخال طے کر چکا ہے۔ ", "امریکہ کا دعویٰ ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی بات چیت ’فعال طور پر آگے بڑھ رہی ہے‘ جس میں روس مبینہ طور پر گولہ بارود اور توپ خانے کے گولوں کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔", "روسی حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن بہت سارے غیر واضح اشارے ہیں کہ روس اور شمالی کوریا فوجی تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔", "جولائی میں سرگئی شوئیگو سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے روسی وزیر دفاع ہیں۔ اس دورے میں انھوں نے کوریا کی جنگ بندی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔", "کم جونگ نے ٹور گائیڈ کا کردار ادا کرتے ہوئے سرگئی شوئیگو کو ہتھیاروں کی نمائش کرائی۔ وزیر دفاع نے یہ اشارہ بھی دیا کہ مشترکہ فوجی مشقیں ابھی زیر غور ہیں۔ ", "شمالی کوریا روس سے اور کیا حاصل کرنے کی امید کر سکتا ہے؟ یقینی طور پر شمالی کوریا کی خوراک کی کمی کو دور کرنے میں انسانی امداد۔", "یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ پیانگ یانگ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں، مصنوعی سیاروں اور فوجی استعمال کے لیے جدید روسی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہے۔ ", "یوکرین جنگ کے تناظر میں ماسکو کومزید ہتھیاروں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ", " اس کو حاصل کرنے میں مدد کے ایک طریقہ کے طور پر پیانگ یانگ کے ساتھ معاہدے کو اچھی طرح دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ شمالی کوریا کی مدد کے بغیر روس کی جنگی سازوسامان رک جائے گا۔", "سابق وزیر خارجہ آندرے کوزیریف کا خیال ہے کہ ’پوتن مایوس نہیں۔ وہ اس صورتحال کو بہت طویل عرصے تک برقرار رکھ سکتے ہیں اور نئے طریقے سے موافقت اختیار کر سکتے ہیں۔ وہ ہر روز پابندیوں کے متعلق سوچتے ہیں۔‘ ", "چین کے ساتھ شمالی کوریا اور افریقہ کی کچھ حکومتوں کے ساتھ کیسے تعاون کرنا ہے۔ یہ مستقبل کے لیے کوئی متبادل نہیں لیکن یہ موجودہ وقت کے لیے ایک متبادل ہے اور شاید آئندہ آنے والے برسوں کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c25zrlqw40eo", "summary": "ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ایک انگلش ناقد نے لکھا تھا کہ انڈین ٹیم اتنی کمزور ہے کہ اسے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لینا چاہیے۔", "id": "c25zrlqw40eo", "article": ["25 جون 1983 کی صبح جب کپل دیو بیدار ہوئے تو ان کی بیوی رومی ابھی تک سو رہی تھیں۔ انھوں نے ہوٹل کی کھڑکی سے پردے ہٹائے اور یہ دیکھ کر سکون کا سانس لیا کہ باہر سورج چمک رہا ہے۔", "انھوں نے اپنی بیوی کو نہیں جگایا، بغیر شور کیے چائے بنائی اور قریب ہی لارڈز گراؤنڈ کا نظارہ کرتے ہوئے کھڑکی کے پاس بیٹھ گئے۔ ", "میچ شروع ہونے سے پہلے کپل نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’صرف ایک بات یاد رکھیں، اگلے چھ گھنٹے کے بعد ہماری زندگی مکمل طور پر بدلنے والی ہے۔ کچھ بھی ہو، ہمیں اپنا بہترین دینا ہوگا۔ کرو یا مرو۔ بعد میں کوئی افسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ہم یہ یا وہ کر سکتے تھے۔‘", "ٹاس کے بعد جب ویسٹ انڈیز کے کپتان کلائیڈ لائیڈ نے انڈین ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کو کہا تو کپل نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ انھوں نے فیصلہ کیا ہوا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتیں گے تو پہلے بیٹنگ کریں گے کیونکہ وہ ٹاس جیت کر ہی ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کی امید کر سکتے ہیں۔", "ویسٹ انڈیز نے انڈیا پر ابتدائی دباؤ ڈالا جب اس نے اس وقت کے دنیا کے بہترین اوپنر سنیل گواسکر کو صرف 2 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ سری کانت اور کسی حد تک موہندر امرناتھ کے علاوہ کوئی بھی انڈین بلے باز اس اننگز میں کارکردگی نہ دکھا سکا۔", "دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 57 رنز بنائے اور دونوں 90 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔", "میچ کا یادگار لمحہ اس وقت آیا جب گھٹنوں کے بل بیٹھے سری کانت اینڈی رابرٹس کی گیند کو باؤنڈری کے پار لے گئے۔ انڈین ٹیم کی آخری جوڑی سید کرمانی اور بلوندر سندھو نے کسی طرح سکور کو 183 تک پہنچا دیا۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "فاسٹ بولر میلکم مارشل اس شراکت داری سے اس قدر ناراض ہوئے کہ انھوں نے 11ویں کھلاڑی سندھو پر ایک باؤنسر پھینکا جو ان کے ہیلمٹ پر لگا۔", "سندھو کو دن میں تارے نظر آ گئے۔ سید کرمانی یاد کرتے ہیں، ’میں پوچھنے کے لیے ان کی طرف دوڑا کہ وہ ٹھیک ہیں؟ میں نے دیکھا کہ بلوندر اپنے ہاتھ سے ہیلمٹ کو رگڑ رہا ہے۔ میں نے پوچھا کہ آپ ہیلمٹ کو کیوں رگڑ رہے ہیں، کیا تکلیف ہے؟‘ ", "پھر امپائر ڈکی برڈ نے مارشل کو باؤنسر پھینکنے پر سخت ڈانٹا۔ انھوں نے مارشل کو یہ بھی کہا کہ وہ سندھو سے معافی مانگیں۔", "مارشل ان کے پاس آیا اور کہا، ’یار میرا مقصد تمھیں تکلیف دینا نہیں تھا۔ میں معافی چاہتا ہوں۔‘", "سندھو نے کہا، ’میلکم کیا آپ کو لگتا ہے، میرا دماغ میرے سر میں ہے؟ نہیں، یہ میرے گھٹنوں میں ہے۔‘ یہ سن کر مارشل ہنسنے لگے اور ماحول ہلکا پھلکا ہو گیا۔", "کپل نے ایک بار پھر ڈریسنگ روم میں اپنی ٹیم کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے 183 رنز بنائے ہیں، دوسری ٹیم کو ابھی 183 رنز بنانے ہیں، ہمیں نے انھیں ایک ایک رن کے لیے ترسانا ہے۔ اپنی پوری طاقت سے کھیلیں اور اپنی پوری کوشش کریں‘۔", "’100 فیصد دو۔ جہاں گیند جائے خود کو پھینک دو۔ اگر ہم ہار گئے تو ہم لڑائی ہار جائیں گے۔ آپ کو صرف تین گھنٹے اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔‘", "ویسٹ انڈیز نے ابھی 5 رنز بنائے تھے کہ بلوندر سندھو کی ایک گیند گورڈن گرینیج کا آف سٹمپ لے گئی۔ اسے بال آف دی ٹورنامنٹ کہا گیا۔", "ورلڈ کپ فائنل کا اہم موڑ اس وقت آیا جب مدن لال کی گیند پر کپل تقریباً 25 گز دوڑتے ہوئے ڈیپ مڈ وکٹ پر ویوین رچرڈز کا کیچ لے بیٹھے۔", "اروپ سائکیا موہندر امرناتھ کی سوانح عمری ’1983 کے جمی دی فینکس‘ میں لکھتے ہیں، ’یہ کیچ تقریباً چھوٹ گیا تھا۔ مدن لال نے اپنی آنکھ کے کونے سے دیکھا کہ یشپال شرما بھی اس کیچ کو پکڑنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ انھوں نے چیخ کر انھیں روکنے کی کوشش کی کہ کپل گیند کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن بھیڑ کے شور میں یشپال کو کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ وہ بھی گیند کی طرف بھاگتا رہا، اچھا ہوا کہ وہ اور کپل دیو آپس میں نہیں ٹکرائے۔‘", "رچرڈز نے مدن لال کی گیندوں پر تین چوکے لگائے تو کپل نے انھیں آرام دینا چاہا۔ لیکن مدن لال نے اپنے کپتان سے ایک اور اوور دینے کی درخواست کی اور کپل نے ہچکچاتے ہوئے ان کی درخواست مان لی۔", "مدن لال نے کپل کو مایوس نہیں کیا۔ مدن لال نے بعد میں کہا ’ہمیں معلوم تھا کہ اگر ویوین رچرڈز مزید 10 اوورز ٹکے رہے تو میچ ہماری پہنچ سے باہر ہو جائے گا۔ جب کپل رچرڈز کے بلند شاٹ کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے تو وہ تین یا چار سیکنڈز میری زندگی کے سب سے طویل تین سیکنڈ تھے، جیسے ہی انھوں نے وہ کیچ لیا، مجھے معلوم تھا کہ آج کچھ خاص ہونے والا ہے۔‘ ", " یہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ ویسٹ انڈیز، جس نے 1 وکٹ پر 50 رنز بنائے تھے، صرف 76 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ جیف ڈوجو اور میلکم مارشل نے ہوا کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن امرناتھ نے ان دونوں کو آؤٹ کر دیا۔", "جیسے ہی کپل نے اینڈی رابرٹس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، سکور 9 وکٹوں پر 126 رنز ہوگیا۔ ہولڈنگ اور گارنر نے آخری وکٹ کے لیے مزید 14 رنز بنائے۔ لیکن جب امرناتھ نے گارنر کو ایل بی ڈبلیو کیا تو ویسٹ انڈیز انڈیا کے اسکور سے 43 رنز پیچھے تھا۔", "اگلے دن ٹائمز کی سرخی تھی، ’کپل کی ٹیم نے دنیا پلٹ دی‘ جبکہ ایک برطانوی اخبار کے ایک مضمون کا عنوان تھا، ’شیروں نے اپنے پنجے نکال لیے۔‘", "انڈیا کی یہ فتح اس وقت کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ تھا۔", "اس جیت کے بعد انڈین حامی اس قدر پرجوش ہو گئے کہ انڈین ٹیم کو اپنے ہوٹل پہنچنے میں تین گھنٹے لگ گئے حالانکہ ان کا ہوٹل لارڈز گراؤنڈ کے بالکل قریب تھا۔", "ان کے جشن میں دو پاکستانی کھلاڑی سرفراز نواز اور عبدالقادر بھی شامل ہوئے۔ ", "کپل اپنی سوانح عمری ’سٹریٹ فرام دی ہارٹ‘ میں لکھتے ہیں، ’جیسے ہی ہم ڈریسنگ روم سے باہر آئے، ہمیں ساؤتھ ہال کے پنجابیوں کے ایک گروپ نے گھیر لیا، وہ ڈھول بجاتے آئے تھے، انھوں نے ناچنا شروع کر دیا۔‘ ", "’ہوٹل پہنچنے کے بعد، ہم بھی صبح تین بجے تک ناچتے رہے۔ پہلے تو انھوں نے شیمپین کی بوتل ختم کی جو امرناتھ کو مین آف دی میچ ہونے پر ملی تھی۔ بعد میں انھوں نے اتنی شراب پی کہ شراب ختم ہو گئی۔‘", "کپل نے مزید یاد کرتے ہوئے کہا، ’لوگوں نے مجھے شیمپین پینے پر مجبور کیا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ میں شراب کم ہی پیتا ہوں۔ لیکن اس بار میں نے ان کی درخواست کو رد نہیں کیا۔ ہم خالی پیٹ سو گئے کیونکہ رات گئے تمام ریستوران بند تھے۔ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ ساؤتھال کے تمام ریستورانوں ان تمام لوگوں کو مفت کھانا اور مٹھائیاں دے رہے ہیں جو ان کے پاس سے گزر رہے تھے۔‘ ", "دوسری جانب انڈیا میں دلی، کلکتہ اور بمبئی کی سڑکوں پر لوگ خوشی سے ناچنے لگے۔", "مہر بوس اپنی کتاب ’دی نائن ویوز‘ میں لکھتے ہیں، ’انڈیا میں لاکھوں لوگوں نے اپنے ٹیلی ویژن سیٹس پر یہ منظر دیکھا۔ ان میں سے چار کرکٹ کے دیوانے بچے تھے۔ راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن جو بعد میں انڈین کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی بنے۔ ڈریوڈ نے بعد میں مجھے بتایا کہ اس وقت ان کی عمر 10 سال تھی۔ یہ پہلا میچ تھا جو انھوں نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔‘ ", "اس جیت پر پہلا تبصرہ انگلینڈ کے سابق کپتان ٹونی لوئس کی طرف سے آیا۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’لنچ کے وقت جب انڈیا نے 4 وکٹوں پر 100 رنز بنا لیے تھے تو میں نے کہا تھا کہ انڈیا آج جیتے گا۔ دراصل گیند بہت زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی، بولر اپنی لائن پر قابو نہیں رکھ پا رہے تھے اور بار بار وائیڈ بولنگ کر رہے تھے۔ پچ کا باؤنس ناہموار تھا، ایک اوور میں 6 فٹ 8 انچ لمبے جوئل گارنر کی ایک گیند گواسکر کی ناک کے قریب جا رہی تھی تو اگلی گیند ان کے گھٹنوں کے نیچے جا رہی تھی۔‘", "گنڈپا وشواناتھ نے کہا، ’مدن لال اور راجر بنی دونوں کو ویسٹ انڈیز کے بولرز سے زیادہ تحریک ملی۔ موہندر امرناتھ نے بھی میچ کے آخری مراحل میں اچھی بولنگ کی۔‘ ", "جوئل گارنر نے بعد میں یاد کرتے ہوئے کہا، ’جب ہم انڈین اننگز کے بعد واپس آرہے تھے تو میں نے میلکم مارشل سے پوچھا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو آج بیٹنگ کرنی پڑ سکتی ہے؟ میلکم کے جواب نے مجھے کچھ سوچنے پر مجبور کردیا، اس نے کہا، ’مجھے بھی اور آپ کو بھی۔ مارشل آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے تھے اور میں 10 نمبر پر بیٹنگ کرتا تھا۔‘ ", "سب سے زیادہ سبکی انگریز نقاد ڈیوڈ فریتھ کی ہوئی۔ انھوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے لکھا تھا کہ انڈین ٹیم اتنی کمزور ہے کہ اسے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لینا چاہیے۔", "ایک ہفتے بعد انڈین ٹیم لندن سے بمبئی کے لیے روانہ ہوئی تو ایئر انڈیا نے پرواز کے دوران کیک کاٹنے کے انتظامات کیے۔ جب انڈین ٹیم بمبئی کے ہوائی اڈے پر اتری تو وہاں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا۔", "وہاں موسلا دھار بارش ہو رہی تھی اس کے باوجود بھی ٹیم کے استقبال کے لیے تقریباً 30 ہزار لوگ ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے۔", "سابق انڈین کپتان اجیت واڈیکر ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ہوائی اڈے سے وانکھیڈے سٹیڈیم تک سڑک کے دونوں طرف ہزاروں لوگ کھڑے تھے۔ ورلڈ کپ کو کھلاڑیوں کے کوچ کے سامنے ایک گاڑی پر رکھا گیا تھا تاکہ لوگ اسے دیکھ سکیں۔", "اسے خصوصی اجازت سے انڈیا لایا گیا تھا اور چونکہ یہ رننگ ٹرافی تھی اس لیے اسے برطانوی سرزمین سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹیم کو اسے انڈیا لانے کے لیے بانڈ ادا کرنا پڑا۔", "انڈین ٹیم جب وانکھیڈے سٹیڈیم پہنچی تو 50 ہزار لوگ استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس وقت انڈین کرکٹ بورڈ کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ ٹیم کو مناسب ایوارڈ دے سکے۔", "بعد ازاں بورڈ کے صدر این کے پی سالوے کی مدد سے لتا منگیشکر کا ایک کنسرٹ دہلی کے اندرا گاندھی انڈور سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا اور موصول ہونے والی رقم سے ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔", "اس کے بعد پوری ٹیم دہلی پہنچی جہاں وزیر اعظم اندرا گاندھی نے حیدرآباد ہاؤس میں ان کے لیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ انھوں نے ہر کھلاڑی سے مصافحہ کیا۔ ", "پہلے انگریزی اور پھر ہندی میں تقریر کی۔ اس کے بعد صدر گیانی زیل سنگھ نے پوری ٹیم کو چائے کے لیے صدارتی محل بلایا۔", "کپل دیو نے ورلڈ کپ ان کے حوالے کیا اور کہا، ’یہ آپ کے لیے ہے۔‘ کپل دیو اپنی سوانح عمری میں لکھتے ہیں، ’گیانی جی نے طنزیہ لہجے میں پوچھا، ’اچھا تے ہُن اے ساڈا ہو گیا‘ (اچھا، اب یہ ہمارا ہے)۔ میں نے جواب دیا ’ہم اسے تین سے چھ ماہ تک رکھ سکتے ہیں۔ پھر ہمیں اسے واپس کرنا پڑے گا۔‘ ", "اس پر زیل سنگھ نے کہا، ’اگر تم اسے واپس نہیں کرتے تو کیا جنگ ہو گی؟ میں نے کہا، ’نہیں‘ اور پوری ٹیم ہنسنے لگی۔", "’اندرا گاندھی نے ہماری طرف دیکھا اور اشارہ کیا کہ ہمیں صدر کے سامنے اس طرح نہیں ہنسنا چاہیے۔ لیکن میں اشارہ نہ سمجھا اور ہنستا رہا۔‘", "’ تھوڑی دیر بعد مجھے لگا کہ صدر صاحب کو ہماری جیت پر اتنا فخر ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ یہ کپ کیوں واپس کیا جا رہا ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv2rjyywwd3o", "summary": "بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے امریکہ میں گیمبریڈ ایم ایم اے لیگ کے بیئر نکل میچ میں اپنے میکسیکن حریف کارلوس گویرہ کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔", "id": "cv2rjyywwd3o", "article": ["بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے امریکہ میں گیمبریڈ ایم ایم اے لیگ کے بیئر نکل میچ میں اپنے میکسیکن حریف کارلوس گویرہ کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔", "یہ میچ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں جمعے کی رات کو ہوا اور یہ شاہ زیب رند کا پہلا ایم ایم اے بیئر نکل مقابلہ تھا۔ بییر نکل میں فائٹرز اپنے ہاتھوں پر کوئی حفاظتی گلو نہیں پہنتے۔ اس جیت کے ساتھ شاہ زیب کا ریکارڈ ایک فتح اور صفر شکست ہو گیا ہے۔", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے بتایا ’میرا حریف بہت ہی مشکل تھا بہت تجربہ کار فائٹر تھا اور اس کا فائٹنگ سٹائل موئی تھائی ہے۔‘", "انھوں نے بتایا کہ میچ میں ’پانچ منٹ کے تین راؤنڈ ہوتے ہیں اس میں ہر چیز کی اجازت ہوتی ہے آپ اپنا گھٹنا استعمال کر سکتے ہیں آپ باکس کر سکتے ہیں لات بھی مار سکتے ہیں گراؤنڈ لاک وغیرہ سب کر سکتے ہیں۔‘", "انھوں نے فائٹ کے بارے میں بتایا کہ ’جب لڑائی شروع ہوئی تو میرے حریف نے ایڑھی کا ہُک لگا دیا لیکن میں نے اس سے اپنا دفاع کیا پھر میں نے اس پر مکوں کی برسات کر دی۔‘", "شاہ زیب کے مکوں کی وجہ سے کارلوس کی آنکھ کے قریب سے خون بہنے شروع ہو گیا اور 2 منٹ 18 سیکنڈ پر ریفری نے میچ روک دیا جس سے شاہ زیب یہ فائٹ جیت گئے۔", "شاہ زیب کہتے ہیں کہ میکسیکو کے کھلاڑی کے تجربے کے پیش نظران کا خیال تھا کہ مقابلے کے تینوں مراحل ہوں گے لیکن انھوں نے پہلے ہی مرحلے میں کارلوس گویرا کو شکست سے دوچارکیا۔", "میچ سے پہلے دونوں حریفوں کے درمیان فائنل فیس آف بھی ہوا یعنی ان کا آمنا سامنا ہوا جس کی خاص بات یہ تھی کہ شاہ زیب نے شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ روایتی بلوچ پگڑی بھی پہنی ہوئی تھی۔", "ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ہوتے ہیں جو کہ اپنی ثقافت کو اجاگرکرتے ہیں اسی طرح میں نے بھی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے شلوارقمیض کے ساتھ بلوچی پگڑی زیب تن کیا۔", "اس موقع پر مشہور سابق ایم ایم اے فائٹر جارج ماسویڈل بھی موجود تھے۔ شاہ زیب نے اپنی پگڑی اتار کر انھیں پہنائی۔", "انھوں نے بتایا کہ انھوں نے پگڑی ’جارج ماسویڈل کو بلوچستان اور پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی جو ہماری ثقافت ہے، میں نے انھیں اور پوری دنیا کو اپنی ثقافت دکھائی۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "خیال رہے کہ شاہزیب رند نے رواں برس اپریل میں امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گابوڈیازکو شکست سے دوچار کیا تھا", "اس وقت انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے کندھوں پر ایک بہت بڑا بوجھ تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بھرپورانداز میں مقابلہ کیا اور مجھے پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے میں کامیابی ملی۔‘", "فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے بتایا تھا کہ ان کے حریف کھلاڑی تینوں راؤنڈز میں اُن کی تکنیک کے سامنے نہیں ٹھہر سکے جس کے باعث وہ ہر راؤنڈ میں ان پر حاوی رہے۔", "شاہ زیب بتاتے ہیں کہ انھوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیےجو کچھ کیا وہ اپنی مدد آپ کے تحت کیا اور اس حوالے سے ان کی حکومت پاکستان اور نہ ہی حکومت بلوچستان نے کوئی مدد کی۔ تاہم بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدل القدوس بزنجو نے ان کی فتح پر انھیں مبارکباد دی ہے۔", "شاہ زیب کا کہنا تھا اگرچہ یہ ایک مہنگا کھیل ہے لیکن یہ ان کا شوق ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے خواہ حکومت ان کی مدد کرے یا نہ کرے۔", "شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے۔", "ان کی عمر اکیس سال ہے اور انھوں نے آٹھ سال کی عمر سے ہی کراٹے کامبیٹ کھیلنا شروع کیا تھا۔ انھوں نے اس کھیل کے حوالے سے تمام تربیت کوئٹہ میں حاصل کی۔ وہ آٹھ سال پاکستانی ٹیم میں رہے اور چھ مرتبہ نیشنل چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔", "شاہ زیب رند نے بتایا کہ وہ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کے سلسلے میں سنگاپور، ویتنام، آذربائیجان، نیپال اور ایران جا چکے ہیں اور وہاں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔ ", "شاہ زیب رند نے کہا کہ اس مقابلے میں کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ ’میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھا اور اس حوالے سے مجھ پر ایک بہت بڑا بوجھ تھا۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں صحیح پرفارم نہیں کرتا تو اس کا ایک اچھا تاثر نہیں جاتا اور اس کے نتیجے میں ہمارے آنے والے کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا۔‘", "’اس کھیل میں ویسے پاکستان کو امریکہ یا دیگر ممالک میں لوگ نہیں جانتے یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمت اور حوصلے سے کھیل کر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’میں نے پہلے اچھا تاثر قائم کیا۔ انشا اللہ آگے پاکستان کا نام ہو گا لوگوں میں خوف ہو گا کہ پاکستانی بھی اچھے فائٹرز ہیں۔‘", "انھوں نے کہا کہ کراٹے کامبیٹ لیگ کا امریکہ میں ایک بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔ میں پہلا پاکستانی اور بلوچ ہوں جو اس لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھا۔", "وہ بتاتے ہیں کہ امریکہ میں اس لیگ میں حصہ لینے کے لیے صرف ویزے پر ان کا 30 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے جبکہ وہ ڈیڑھ مہینے سے یہاں ہیں تمام اخراجات خود اٹھا رہے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58738825", "summary": "پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی مہنگائی کے باوجود حکومت یہی دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ قیمتیں خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں تاہم کیا قوتِ خرید کے تناظر میں حکومت کا یہ دعویٰ درست ہے؟", "id": "9dccb7d5-7b22-4115-a5a7-159fcc1ad1b0", "article": ["پاکستان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ان مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔", "وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر کو پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 127.30 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122.04 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 99.31 فی لیٹر ہو چکی ہے۔", "پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والے اضافے اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی مہنگائی پر جہاں عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے وہیں حکومت بار بار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ابھی بھی دنیا کے بہت سے ممالک اور خاص کر خطے کے ممالک سے کم ہے۔ ", "اس سلسلے میں خاص کر خطے کے دو ممالک انڈیا اور بنگلہ دیش کے حوالے دیے جا رہے ہیں جہاں حکومت کے ترجمانوں کے دعووں کےمطابق پاکستان سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کہیں زیادہ ہیں۔", "پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافے کے بعد وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے ملک میں پیٹرول کی قیمت دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک خاص کر خطے کے ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہے۔ ", "ان کا کہنا تھا ’پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس کی وجہ عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ پاکستان میں اضافہ عالمی منڈی کے مقابلے میں کم کیا گیا ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو بتدریج کم کر رہی ہے۔ آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے۔‘", "دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے برطانیہ میں پاکستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کے مقابلے میں برطانیہ میں قیمتیں 31 فیصد بڑھی ہیں جب کہ خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت یہاں کم ہیں۔", "پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تسلسل سے ہونے والے اضافے پر بات کرتے ہوئے عارف حبیب سکیورٹیز میں معاشی امور کی تجزیہ کار ثنا توفیق نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگے پٹرول و ڈیزل کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں یہ قیمتیں اوسطاً 53 ڈالر رہیں۔", "ان کے مطابق ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑرہا ہے تاہم پاکستان میں اس کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی خام تیل کی درآمد کو مہنگا بنا رہی ہے۔ ", "انھوں نے کہا حکومت نے ابھی تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو پوری طرح عوام تک منتقل نہیں کیا اور سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے وہ زیادہ قیمت نہیں بڑھا رہی۔ اسی طرح پٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی کی مد میں بھی حکومت نے زیادہ پیسے وصول نہیں کیے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "یاد رہے کہ حکومت نے اس مالی سال میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 600 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔ اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ 30 روپے فی لیٹر بنتی ہے تاہم فی الحال یہ 5.62 روپے کی سطح پر موجود ہے۔", "ڈاکٹر اکرام الحق نے اس سلسلے میں کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے قیمت کم کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا یہ تو صحیح ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح کم ہے تاہم درآمدی مرحلے پر حکومت کسٹم ڈیوٹی اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں اچھا خاص ٹیکس اکٹھا کر لیتی ہے۔ ", "انھوں نے بتایا کہ پاکستان آج سے کچھ سال قبل 11 سے 12 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کر رہا تھا اور اب ان مصنوعات کا درآمدی بل 19 سے 20 ارب ڈالر ہو چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ امپورٹ اسٹیج پر حکومت زیادہ ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر حاصل کر رہی ہے۔ ", "ڈاکٹر اکرام نے کہا اگر حکومت پی ڈی ایل کی مد میں زیادہ ٹیکس نہیں وصول کر رہی تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ آئی ایم ایف سے شرائط کے تحت اسے یہ وصول کرنا ہے اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ملنے والے قسط مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔", "حکومت کے وزیروں کی جانب سے کیے جانے والے ان دعووں کے مطابق پاکستان میں ڈیزل اور پٹرول کی کم قیمت کا دنیا اور خاص کر خطے کے دوسرے ممالک سے موازنہ صحیح ہے تاہم یاد رہے کہ یہ موازنہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب پاکستان کی معیشت میں شرح نمو مستحکم نہیں تو دوسری جانب پاکستان میں آمدنی کے ذریعے سکڑ رہے ہیں۔", "پاکستان میں مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ہندوستان میں یہ شرح 4.6 فیصد، بنگلہ دیش میں 5.9 فیصد، سری لنکا میں 4.6 فیصد اور نیپال میں 4 فیصد ہے۔", "وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈالر میں ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دنیا کے دوسرے خطوں میں پٹرول کی قیمت کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اس کی قیمت ابھی بھی کم ہے جب کہ پاکستان اپنی ضرورت کا زیادہ تر تیل درآمد کرتا ہے۔", "بنگلہ دیش میں جی ڈی پی کے لحاظ سے فی کس آمدن 2227 ڈالر ہے اور انڈیا میں 2191 ڈالر ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان میں فی کس آمدن 1279 ڈالر ہے جو خطے میں سب سے کم ہے", "اس وقت پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 127.30 روپے تک جا پہنچی ہے اور اگر ڈالر میں اس قیمت کا تعین کیا جائے تو یہ تقریباً 0.70 ڈالر فی لیٹر بنتی ہے۔ ", "دوسری جانب انڈیا میں پٹرول کی قیمت مقامی کرنسی میں 105 روپے فی لیٹر ہے جو ڈالر کی مقامی شرحِ تبادلہ کے حساب سے 1.34 ڈالر فی لیٹر اور پاکستانی روپوں میں 230 روپے فی لیٹر بنتی ہے کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر انڈین روپے کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔", "اسی طرح بنگلہ دیش میں بھی پٹرول کی قیمت مقامی کرنسی میں 89 ٹکا فی لیٹر ہے جو ڈالر کی مقامی شرحِ تبادلہ کے حساب سے 1.05 ڈالر فی لیٹر اور پاکستانی روپوں میں 178 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔", "معاشی امور کے ماہر ڈاکٹر اکرام الحق نے حکومت کی جانب سے ملک میں پٹرول کی دنیا خاص کر خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم قیمت کے دعوے پر بات کرتے ہوئے اسے ان ممالک میں مہنگائی سے موازنے کو غلط قرار دیا ہے۔ ", "انھوں نے کہا حکومت یہ موازنہ صرف پٹرول کی قیمت پر کیوں کر رہی ہے؟ ’حکومت کو یہ موازنہ تمام روزمرہ استعمال کی چیزوں پر کرنا چاہیے تو پھر پتا چلے گا کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی کیا بلند ترین سطح ہے اور اس کے مقابلے میں دوسرے ملک خاص کر خطے کے ملک پاکستان سے بہتر پوزیشن میں ہیں۔‘", "انھوں نے کہا ’حکومت کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ اس وقت چینی اور گندم کی قیمت انڈیا اور بنگلہ دیش میں کس سطح پر ہے اور ہم اس وقت کس قدر مہنگی گندم اور چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔‘ ", "ڈاکٹر اکرام نے کہا یہ موازنہ اس لیے بھی صحیح نہیں ہے کہ صرف پٹرول کی قیمت کو الگ سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے بحیثیت مجموعی معیشت کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔", "انھوں نے کہا کہ ’ضرورت کی چیزوں کی خریداری کا تعلق قوت خرید سے ہے۔ پاکستان میں قوت خرید کم ہوئی ہے جس کا تعلق ملک کی فی کس آمدن سے ہے۔ پاکستان کی فی کس آمدن کا موازنہ بنگلہ دیش اور انڈیا سے کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ پاکستان اس لحاظ سے دونوں ممالک سے کتنا پیچھے ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بنگلہ دیش میں جی ڈی پی کے لحاظ سے فی کس آمدن 2227 ڈالر ہے اور انڈیا میں 1961 ڈالر ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان میں فی کس آمدن 1279 ڈالر ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔ ", "ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کسی ملک میں قوت خرید میں اس وقت اضافہ ہوتا ہے جب وہاں لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہو۔ ’اگر انڈیا اور بنگلہ دیش میں پیٹرول مہنگا ہے تو وہاں پاکستان کے مقابلے میں لوگوں کی قوت خرید بھی بہت زیادہ ہے۔ حکومت یہ بات چھپا لیتی ہے کہ پاکستان اور دوسرے ملکوں میں آمدنی کی سطح کے درمیان کتنا فرق ہے۔ اسی طرح یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیےکہ پاکستان اور دوسرے ملکوں کی معیشت میں شرح نمو میں بھی کتنا فرق ہے۔‘", "انھوں نے کہا کہ ’اس وقت حقیقت یہ ہے پاکستان خراب معاشی صورتحال کا شکار ہے جو بڑھتے ہوئے مالی اور جاری کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے ہے۔ درآمدات بےپناہ بڑھ رہی ہیں اور برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا اور دوسری جانب آپ صرف بنگلہ دیش کو لیں تو اس کی برآمدات 47 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔", "ڈاکٹر اکرام نے بتایا کہ اس موازنے کی بجائے ہمیں اس پہلو پر توجہ دینی چاہیے کہ پاکستان فوڈ سکیورٹی رسک والا ملک بنتا جا رہا ہے اور زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان گندم اور چینی کی درآمد پر مجبور ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہماری فوڈ سکیورٹی ختم ہو رہی ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-60634950", "summary": "وزیر اعظم نے 407 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کا غریب طبقہ خوشحال ہو گا تاہم ماہرین اسے سیاسی حکمتِ عملی سمجھتے ہیں۔", "id": "5746fd7a-da45-41fe-bd98-669d11778dd9", "article": ["فائل فوٹو", "وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں 407 ارب روپے مالیت کے بلا سود قرضے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک کا غریب طبقہ معاشی طور پر خود کفیل ہو گا۔ ", "یہ قرضے چھوٹے کاروبار، مکانوں کی تعمیر کی خاطر، اور کسانوں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔", "حکومت کی جانب سے کامیاب پاکستان پروگرام سے پہلے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دینے کی سکیم کا اجرا کیا جا چکا ہے۔ ", "حکومت کی جانب سے اس پروگرام کو ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے ایک مؤثر اقدام قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ان خاندانوں کو دیا جائے گا جو پاکستان میں احساس پروگرام کے ڈیٹابیس میں شامل ہیں۔ ", "واضح رہے کہ یہ پروگرام محدود پیمانے پر ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جاری ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کے تحت ڈھائی ارب روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ", "تاہم اب حکومت کی جانب سے اس پروگرام کو وسیع اور بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کی تحت اب بلاسود قرضوں کی رقم 400 ارب سے زائد کر دی گئی ہے۔ ", "کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 400 ارب سے زائد بلاسود قرض دینے کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب حکومت نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔ ", "حکومت کے ان اقدامات کو غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے سیاسی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا گیا ہے تاکہ اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔ ", "حکومت کی جانب سے اس تاثر کو مسترد کیا گیا ہے کہ یہ اقدام کسی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔", "وزارت خزانہ کے تحت چلنے والے اس پروگرام پر وزارت کے ترجمان مزمل اسلم نے اس تاثر کو رد کیا کہ اس پروگرام کا مقصد سیاسی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ابھی الیکشن 20 ماہ دور ہیں جبکہ اس پروگرام کا افتتاح نومبر 2021 میں ہو گیا تھا۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان کی وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اس نمائندے کو فراہم کی گئی تحریری معلومات کے مطابق اس پروگرام کا اجرا نومبر 2021 کو گیا تھا تاہم شروع میں یہ پروگرام محدود پیمانے پر تھا اور ملک کے کچھ حصوں میں ہی اس کے تحت بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے۔ ", "فراہم کردہ معلومات کے مطابق محدود پیمانے پر جاری اس پروگرام کے تحت ڈھائی ارب سے زائد کے قرضے فراہم کیے گئے جو پہلے چار مہینوں میں 15 ہزار افراد کو بلا سود قرض کی صورت میں دیے گئے۔", "تاہم اب مارچ کے مہینے سے اس پروگرام میں بہت بڑے پیمانے پر توسیع کر دی گئی ہے اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا گیا ہے۔ ", "توسیع شدہ پروگرام کے تحت اس مالی سال اور اگلے دو مالی سالوں کے اختتام تک 407 ارب روپے کے بلاسود قرضے پورے ملک میں فراہم کیے جائیں گے۔", "حکومت کی جانب سے اگلے تین برسوں تک ہی نہیں بلکہ اگلے سالوں میں بھی ان قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق مالی سال 26-2025 کے اختتام تک ایک ہزار ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ", "اس پروگرام کے تحت کامیاب کاروبار، کامیاب کسان اور کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض دیا جائے گا اور ان تمام زمروں کے تحت ایک خاندان کو ساڑھے 28 لاکھ تک قرضہ دیا جا سکے گا تاکہ ملک میں قرضوں کی مساوی تقسیم کو ممکن بنایا جا سکے۔", "حکومتی دستاویزات کے مطابق اسی پروگرام کے تحت کامیاب اوورسیز پاکستانی منصوبہ بھی زیر غور ہے جو ان غریب پاکستانیوں کو دیے جائیں گے جو بیرون ملک ملازمت تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان کے پاس سفری ویزے اور ان سے متعلقہ اخراجات کے لیے درکار رقم نہیں ہوتی۔", "یہ اقدام ان پاکستانیوں کی مدد کے ذریعے ترسیلات زر میں اضافے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ ", "کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرنے کے لیے حکومت نے ایک پورٹل تیار کیا ہے اور اس میں مفت فون نمبر کے ذریعے قرض لینے کا کوئی بھی خواہش مند فرد یہ جان سکتا ہے کہ اسے یہ قرضہ مل سکتا ہے یا نہیں۔", "ایک بار قرض لینے کا اہل ہونے کی تصدیق کے بعد اس پروگرام کے اردو اور انگریزی زبانوں میں فارم حکومت کے پورٹل پر موجود ہوں گے۔ ", "درخواست کی منظوری کا وقت 30 دن رکھا گیا ہے۔ اس کی فیس 100 روپے ہے جس میں نادرا کی شناختی کارڈ تصدیق کی فیس بھی شامل ہے۔", "چھوٹے کاروبار کے لیے اس سکیم کے تحت پانچ لاکھ کا قرض لیا جا سکتا ہے جبکہ کسان اس پروگرام کے تحت ساڑھے تین لاکھ تک کا قرض لے سکتا ہے۔ اسی طرح مکان کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ تک کے قرضے دیے جائیں گے۔", "کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت دیے جانے والے قرضے ملک کے بینکوں سے عام افراد کو جاری کیے جائیں گے تاہم حکومت بینکوں کی جانب سے وصول کیے جانے والے شرح سود کو اپنی جیب سے سبسڈی کی صورت میں ادا کرے گی۔", "واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں دیے جانے والے رعایتی قرضوں پر اعتراض کر رکھا ہے تاہم اب حکومت اس پروگرام کے تحت بینکوں سے قرضے جاری کروائے گی اور اس پر سبسڈی اپنی جیب سے ادا کرے گی۔", "وزارت خزانہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حکومت 24-2023 کے مالی سال تک 56 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی جبکہ 26-2025 تک اس کی مالیت 168 ارب روپے ہو جائے گی۔", "یاد رہے کہ اس وقت ملک کو بلند بجٹ خسارے کا سامنا ہے اور مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈیوں کو اس کی ایک وجہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔", "ماہر معیشت ڈاکٹر عالیہ خان نے اس سلسلے میں اس نمائندے کو بتایا کہ آئی ایم ایف نے ہاؤسنگ کے شعبے میں دیے جانے والے رعایتی قرضوں پر اعتراض کیا ہے اور امکان ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام پر بھی یہ اعتراض آئے گا۔ ", "بینکاری امور کے ماہر راشد مسعود عالم نے کہا کہ حکومت سبسڈی تو دے گی لیکن بلند بجٹ خسارے کی وجہ سے یہ کس حد ممکن ہو پائے گا۔", "حکومت کی جانب سے کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے غربت کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے ذریعے ملک کے غریب طبقے کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ", "راشد مسعود عالم نے اس سلسلے میں بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام جیسے پروگرام پاکستان میں ماضی میں بھی مختلف صورتوں میں آتے رہے ہیں لیکن ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ ", "انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پیلی ٹیکسی سکیم کا اجرا کیا گیا تو پرویز مشرف دور میں غریبوں کو رکشے دینے کی سکیم کا اعلان کیا گیا لیکن ان سکیموں سے معاشرے کے غریب طبقے اوپر نہیں اٹھ سکے۔", "ڈاکٹر عالیہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ صرف پیسے دینے سے کوئی کاروبار شروع نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے شروع کرنے کے لیے پاکستان میں بہت سارے ایسے مسائل ہیں کہ جن کے حل کے بغیر کوئی بھی کاروبار پروان نہیں چڑھ سکتا۔", "انھوں نے بتایا کہ یورپ میں بھی ایسے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں لیکن انھوں نے اس کے لیے ایک خاص طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے کہ کاروبار کے لیے قرضہ دینے سے پہلے حالات کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد نگرانی کی جاتی ہے کہ جن مقاصد کے لیے قرضہ دیا گیا ہے کیا وہ واقعی صحیح مقاصد کے لیے استعمال ہوا ہے اور اس سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ", "ڈاکٹر عالیہ نے کہا پاکستان میں ایسا کوئی نظام ابھی تک وجود میں نہیں آیا جس کی وجہ سے اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسی سکیمیں مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر رہتی ہیں۔ ", "حکومت کی جانب سے یہ پروگرام اس وقت سامانے آیا ہے جب یہ اقتدار کے ساڑھے تین سال پورے کرنے کے بعد اب اپنی مدت کے خاتمے کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔", "ایک ایسے وقت میں اتنے بڑے پروگرام کو حکومت کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔", "ڈاکٹر عالیہ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میں یہ ہوتا ہے کہ جب الیکشن سائیکل شروع ہوتا ہے تو حکومتیں ایسے اقدامات کر کے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔‘", "’پڑوسی ملک انڈیا میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ پاکستان میں اس حکومت کی جانب سے یہ کام اس وقت ہوا ہے جب ملک کا مالی خسارہ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور اسے اب رعایتی قرضوں پر سبسڈی بھی دینی پڑے گی جس کا مطلب ہے کہ یہ پروگرام ایک سیاسی مقصد بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔‘", "راشد مسعود نے بتایا کہ ’حکومت کے تازہ ترین اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ اب تمام اقدامات سیاسی نقطہ نظر سے لیے جا رہے ہیں۔ دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں یہاں کم ہو گئی ہیں۔‘", "’بجلی کی قیمت کم کر دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں کو پتا نہیں کہ کیسے بجلی کو کم نرخوں پر بیچیں۔ اب کامیاب پاکستان پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی لگتا ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cp937xzm307o", "summary": "کھیلوں کی دنیا کے سابق سپر سٹار آسکر پسٹوریئس شاید دنیا کے بدنام ترین قاتل ہیں۔ پیرا اولمپئین آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کے قتل کے تقریباً 11 سال بعد جنوبی افریقہ کی جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔", "id": "cp937xzm307o", "article": ["کھیلوں کی دنیا کے سابق سپر سٹار آسکر پسٹوریئس شاید دنیا کے بدنام ترین قاتل ہیں۔ پیرا اولمپئین آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کے قتل کے تقریباً 11 سال بعد جنوبی افریقہ کی جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔", "حکام نے تصدیق کی کہ پسٹوریئس جمعہ کی صبح ’گھر پر‘ تھا اور انھوں نے اپنی 13 سال سے زیادہ کی سزا کا نصف حصہ کاٹ لیا ہے۔", "آسکر پسٹوریئس جو اب 37 سال کے ہیں نے 2013 میں اپنی گرل فرینڈ سٹین کیمپ کو متعدد بار فائر کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ", "دونوں ٹانگوں سے محروم کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کے اس نے اپنی گرل فرینڈ کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا بلکہ ایک چور کے شبے میں اس پر گولی چلائی تھی۔ ", "سٹین کیمپ کی والدہ نے آسکر کی رہائی پر کہا ہے کہ وہ سابق ایتھلیٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں لیکن ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خاندان ’عمر قید کی سزا‘ کاٹ رہا ہے۔", " آسکر پسٹوریئس نے سنہ 2013 ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ پر اس وقت چار مرتبہ گولی چلائی تھی جب وہ باتھ روم میں تھیں۔", " یاد رہے کہ پہلے انھیں غلطی سے قتل کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کے بعد انھیں ایک سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا تھا اور باقی سزا کے پانچ سال انھیں گھر میں نظربند ہو کر گزارنے تھے تاہم بعد میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کے بعد 2015 میں عدالت نے فیصلے کو تبدیل کر کے انھیں قتل کا مرتکب قرار دیا تھا۔ ", "تقریبا ایک دہائی قبل ان کے مقدمے کے پیچیدگیوں اور موڑوں نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھا اور ان کی رہائی اس وقت جنوبی افریقہ اور دنیا بھر میں ایک بہت بڑی خبر ہے۔", "انھوں نے تین پیرالمپک کھیلوں میں چھ طلائی تمغے جیتے اور 2012 میں لندن میں اولمپکس میں حصہ لینے والے پہلے معذور سپرنٹر بن کر تاریخ رقم کی لیکن پسٹوریئس کو اب ایک سزا یافتہ قاتل کے طور پر جانا جاتا ہے۔", "سنہ 2013 میں پسٹوریئس نے اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ پر اس وقت چار مرتبہ گولی چلائی تھی جب وہ باتھ روم میں تھیں", "اب وہ ایک ایسی مشہور شخصیت نہیں رہے، وہ فیشن کی دنیا سے باہر ہونے کے بعد واپسی کی کوشش کر رہے ہوں یا پھر وہ اپنی ذاتی برائیوں سے لڑ رہے ہوں۔ ایک ایتھلیٹ کے طور پر ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ ", "برانڈز انھیں سپانسر نہیں کرنا چاہیں گے۔ انھیں سپورٹس کمنٹیٹر کے طور پر بھی نہیں دیکھا جائے گا۔", "’بلیڈ رنر‘ کہلانے والے 37 سالہ کھلاڑی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جسمانی طور پر ان کھلاڑیوں سے بہت مختلف نظر آتے ہیں جو لوگوں کو یاد ہیں۔ ", "ان کی سزا 2029 میں ختم ہو گی۔ اس وقت تک وہ پابندیوں کے تابع رہیں گے اور اگر وہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو انھیں جیل واپس بھیجا جا سکتا ہے۔", "ان پابندیوں کے تحت انھیں ہر روز مقررہ اوقات میں گھر پر رہنا، لازمی پروگراموں میں شرکت کرنا اور شراب یا ممنوعہ منشیات کا استعمال کرنے کی اجازت نہ دینا شامل ہے۔ ", "جنوبی افریقہ میں پیرول پر موجود دیگر افراد کی طرح ان پر بھی میڈیا انٹرویوز دینے پر پابندی ہو گی۔ ", "لیکن ان کا ہائی پروفائل ہونا اس رہائی کو غیر معمولی بنا دیتا ہے۔ حالیہ دنوں میں بیشتر عوامی مباحثوں اور تبصروں میں مجرموں کے بجائے جرائم کے متاثرین پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ", "عام طور پر جب کسی شخص کو مقدمے کے بعد قتل کا مجرم قرار دیا جاتا ہے تو قاتل کا بیان جو متاثرہ خاندان کے لیے بہت پریشان کن ہوسکتا ہے عام طور پر عوامی گفتگو سے غائب ہوجاتا ہے اور قاتل اکثر دہائیوں تک جیل میں نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ ", "اس معاملے میں قاتل دنیا بھر میں مشہور ہے اور اپنی 30 کی دہائی میں ہے اور اسے آٹھ سال سے بھی کم قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ ", "قانون کی گریجویٹ اور ایک کامیاب ماڈل سٹین کیمپ کا مستقبل صرف 29 سال کی عمر میں ان سے چھین لیا گیا۔ پسٹوریئس کے لیے میڈیا انٹرویوز پر عائد پابندی بالآخر ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد وہ بولنے کے لیے آزاد ہوں گے۔ ان کی شہرت کا مطلب ہے کہ انھیں ایک پلیٹ فارم ملے گا۔", "سٹین کیمپ کے قریبی دوست گوین گسکوٹ کا خیال ہے کہ آخر کار وہ ایک بار پھر واقعات کے اپنے ورژن کو بتانے کے لیے میڈیا کی توجہ کا استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔", "ان کا کہنا تھا کہ ’وہ باہر آ رہے ہیں اور عوام سے بات کریں گے اور شاید ہمارے جذبات کو غلط طریقے سے ابھاریں، یہ ہم سب کو ایک بار پھر ماضی میں لے جائے گے۔‘", "سٹین کیمپ کی والدہ جون نے گذشتہ سال نومبر میں پیرول پر ہونے والی سماعت کے دوران ایک بیان میں کہا تھا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ پسٹوریئس لاھیک ہو گئے ہیں۔", "آسکر پسٹوریئس کیس کی سماعت کے دوران اکثر روتے دکھائی دیتے تھے اور کہتے کہ انھوں نے ویوا کو نہیں مارا ", "انھوں نے ان کی کہانی پر بھی یقین نہیں کیا جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جس رات انھوں نے ان کی بیٹی کو گولی ماری تھی انھیں لگا کہ کوئی ڈاکو اندر آ گیا ہے۔", "جون سٹین کیمپ نے مزید کہا کہ ’میں کسی ایسے شخص کو نہیں جانتی جو اس پر یقین کرتا ہو۔‘", "ان کا کہنا تھا کہ ’آسکر کے ٹھیک ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کسی کو اپنے جرم کی مکمل سچائی اور اس کے نتائج کے بارے میں ایمانداری سے آگاہ کیا جائے۔‘", "انھوں نے کہا کہ’ کوئی بھی شخص اس وقت تک پچھتاوے کا دعویٰ نہیں کرسکتا جب تک وہ سچائی کے ساتھ مکمل طور پر بات کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اگر کوئی پچھتاوا ظاہر نہیں کرتا ہے، تو اس کی بحالی کے بارے میں نہیں سوچا جا سکتا ہے۔‘", "ریوا سٹین کیمپ کی والدہ نے کبھی یقین نہیں کیا کہ جس پسٹوریئس نے ان کی بیٹی کو گولی ماری تھی انھیں لگا کہ کوئی ڈاکو اندر آ گیا ہے ", "جون سٹین کیمپ کے شوہر بیری گذشتہ سال فوت ہوگئے۔ وہ کہتی ہیں کہ بیٹی کی موت نے انھیں دل شکستہ کر دیا تھا۔ ", "پسٹوریئس کی رہائی، اور اس سے مستقبل میں ان کی تشہیر کے امکانات کا سٹین کیمپ خاندان کی جانب سے خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔ ", "جنوبی افریقہ میں، آپ اس معاملے پر مختلف خیالات سنتے ہیں، ایک ہی سماجی حلقوں یا خاندانوں کے لوگ ان کے جرم کے بارے میں بہت مختلف خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ", "کچھ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ انھیں اپیل پر قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا، پہلے انھیں غیر ارادی قتل کی سزا ہوئی، جو قتل کے مترادف ایک کم سنگین جرم ہے، اور ثبوتوں کے بارے میں لوگوں کی یادیں لامحالہ ماند پڑ گئی ہیں۔", "جنوبی افریقہ کے قانون کے مطابق نصف سزا کاٹنے کے بعد تمام مجرموں کو پیرول کا حق حاصل ہے۔ تاہم جنوبی افریقی انسانی حقوق کے گروپ ویمن فار چینج سے وابستہ بلوا اڈونس کا کہنا ہے کہ پسٹوریئس کی جلد رہائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’جب بھی کسی خواتین کے قتل یا صنفی بنیاد پر تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کی بات آتی ہے تو قاتلوں کے معاملے میں نرمی کو معمول بنایا جا رہا ہے۔‘ ", "وہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ حقیقت کہ وہ کبھی قومی ہیرو تھے، اب بھی کچھ لوگوں کے خیالات پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ", "اڈونس کہتی ہیں کہ ’میرے خیال میں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم خود کو چیلنج کریں کہ اس شخص نے کیا کِیا ہے۔‘", "گسکوٹ کے لیے پوزیشن واضح ہے۔ سنہ 2013 میں جب سے ان کی دوست ریوا سٹین کیمپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، تب سے انھیں ’ ایک لمحے کے لیے بھی چین نہیں آیا۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cgxpvzqk21vo", "summary": "بی بی سی سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ بحیثیت کم عمر بیوی اور بہو منت کے کردارسے انھوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔", "id": "cgxpvzqk21vo", "article": ["’اتنی زیادہ مشکل نہیں تھی جتنی منت کو اپنے پیار کو پانے میں آ رہی ہے لیکن (اس کے اندر) جو پُرجوش اور خوش مزاج لڑکی ہے اس سے اپنے آپ کو زیادہ ملاتی ہوں۔ اپنی ذاتی زندگی میں منت کے کردار سے بہت کچھ سیکھا۔‘", "یہ کہنا ہے پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کا جو ان دنوں ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔", "بی بی سی سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ بحیثیت کم عمر بیوی اور بہو منت کے کردارسے انھوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منت کا کردار ان کی شخصیت سے بہت زیادہ قریب ہے اور اس میں بہت ساری چیزیں مشترک ہیں۔", "اقرا کا کہنا ہے کہ منت کا کردار انھیں اس لیے بھی پسند آیا کیونکہ وہ گھریلو سیاست کے ساتھ ساتھ اس کے پیچھے موجود حقیقت کی بھی عکاسی کر رہا ہے۔", "انھوں نے کہا کہ ’گھریلو سیاست اور معاملات تو ہم بہت زیادہ دکھاتے ہیں لیکن اس ڈرامے میں ان کے پیچھے کی حقیقت دیکھنے کو ملے گی۔ ", "’جب نئے رشتے بنتے ہیں، شادیاں ہوتی ہیں تو لوگ ہمیشہ سسرال والوں یا لڑکی کے گھر والوں کو لے کر باتیں کرتے ہیں، غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ میں منت کے کردار کے ذریعے ان معاملات کی حقیقت کو سکرین پر دکھانا چاہتی تھی۔‘", "منت مراد میں اقرا کے ساتھ اداکار طلحہ چہور ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جو چند سال پہلے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں متعارف ہوئے ہیں۔", "اقرا نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انھیں اپنے ساتھی اداکار کا کام ڈرامہ سیریل ’جو بچھڑ گئے‘ اور باقی ڈراموں میں پسند آیا تھا اور اسی وجہ سے انھیں لگا کہ ان دونوں کی آن سکرین کیمسٹری اچھی رہے گی۔ ", "ہمارے معاشرے میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی کا کریئر ختم ہو جاتا ہے اور پاکستانی ڈراموں میں بھی زیادہ تر اسی سوچ کو فروغ دیا جاتا ہے۔", "تاہم جب اس حوالے سے اقرا سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’منت کا کردار اس بات کو مثبت انداز میں پیش کرے گا۔شادی کے بعد کریئر سے تھوڑے عرصے کا وقفہ لینے میں کوئی برائی نہیں ہے۔‘", "اقرا کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو اپنے بیٹے کبیر کی پیدائش کے بعد ’منت مراد‘ ان کا دوسرا پروجیکٹ ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ڈرامہ سیریز ’ایک تھی لیلیٰ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جو اسی سال آن ائیرہوا تھا۔", "ان کا کہنا ہے کہ انھیں شوٹ کرنے میں اتنی مشکل کا سامنا نہیں ہوا کیونکہ وہ سیریز ان کے شوہر یاسر حسین نے ڈائریکٹ کی تھی۔", "’مجھ بالکل ایسا نہیں لگتا تھا کہ میں گھر سے دور ہوں۔ ہم ساتھ گھر سے نکلتے تھے، ساتھ شوٹ سے واپس آتے تھے۔ وہ سب میرے لیے بہت آسان تھا اورمیری شوٹ بھی بہت کم دنوں کی تھی۔ میں نے سوچا کہ کام میں اتنا وقفہ آ گیا ہے تو 10 سے 15 دن کا کام برا نہیں ہے تو کیوں نہ میں اس سے شروعات کروں۔‘", "اس کے بعد جب منت مراد کے سیٹ پر گئیں تو اس کا تجربہ کافی اچھا تھا کیونکہ اقرا ڈائریکٹر، پروڈیوسرز اور کچھ ساتھی اداکاروں سے پہلے سے واقف تھیں۔ وہ سارا دن سب کو کھلاتی پلاتی رہتی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کبیر بھی اکثر سیٹ پر آیا کرتا تھا۔", "تاہم انھوں نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ اپنے بیٹے کبیر کو چھوڑ کر سفر کرنا کافی مشکل تھا۔", "’اُس وقت کبیر تین، چار مہینے کے تھے۔ میرا کوئی 15 دن کا سفر تھا۔ جب میں چیک ان کائونٹر پر کھڑی تھی تو اس وقت میں بالکل ٹوٹ گئی تھی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میں کیسے جاؤں گی، سب کچھ کیسے کروں گی جو ایک ماں کو احساس ہوتا ہے وہ اُس وقت پتہ چلا تھا۔‘", "اقرا عزیز کہتی ہیں کہ ان کا پہلا بچہ ہے اور وہ اس وقت کو یاد گار بنانا چاہتی ہیں", "اقرا نے بتایا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو اس دوران شوٹس وغیرہ نہیں کر رہی تھیں لیکن سوشل میڈیا کیمپینز پر کام کر رہی تھیں۔ اپنے بیٹے کبیر کی پیدائش کے بعد جب لوگ ان سے پوچھتے کہ وہ کام کیوں نہیں کر رہیں تو انھیں ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ انھوں نے کوئی وقفہ لیا تھا۔", "’ایک دفعہ ایک اداکار کبیر سے ملنے آئے تو مجھے کہنے لگے کہ تمھیں کیا ہو گیا ہے تم تو کام ہی نہیں کر رہی ہو۔ میں ان کی یہ بات سن کر ایک دم سے فلیش بیکس میں گئی کہ میں تو کام کر رہی تھی۔ وہ سوشل میڈیا کی حد تک تھا وہ ایک الگ بات ہے۔", "’میں اپنے اُس فیز کو انجوائے کر رہی تھی۔۔۔ میں اپنے آپ کو تھوڑا وقت دینا چاٖہتی ہوں۔ میں نے بہت کم عمر میں کام کرنا شروع کیا اور ہر دن کام کیا۔ یاسر سے ملنے سے پہلے تک میں نے ہر اتوار کو بھی کام کیا۔ یہ میرا پہلا بچہ ہے، میں اس وقت کو یادگار بنانا چاہتی ہوں۔‘", "اپنے ساتھی اداکاراؤں کا ذکر کرتے ہوئے اقرا نے بتایا کہ وہ عائزہ خان سے کافی متاثرہیں۔", "’میں نے عائزہ خان سے بہت سیکھا، جس طریقے سے انھوں نے واپس اداکاری میں قدم جمائے۔ ساتھ ہی اپنی فیملی اور اپنے آپ کو بھی ترجیح دی۔‘", "اپنے مستقبل کے حوالے سے اقرا نے بتایا کہ وہ سکرین پر نظر آنا چاہتی ہیں لیکن ساتھ ہی اپنی فیملی کو بھی ترجیح دینا چاہتی ہیں۔", "منت مراد کے بعد اقرا ایک اور پاکستانی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ", "یاد رہے کہ اقرا عزیز پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس پروڈکشن ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا بھی ایک اہم حصہ ہیں جو فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی ہے۔", "پروڈیوسر مومنہ درید نے اسے سیریز میں تبدیل کیا ہے جس کی شوٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ", "پاکستان کے کئی نامور اداکار اس سیریز کا حصہ ہیں اور اقرا کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اس پراجیکٹ کا حصہ ہونا ہی فخر کی بات ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c4nrjqg7jz7o", "summary": "جو بات بلاشبہ شی جن پنگ کی تیسری مدت کے آغاز پر صحیح ہے وہ یہ ہے کہ دنیا شدید تبدیلی کے دور میں ہے اور روس کی طرح چین میں بھی امریکہ کو خود اپنے ہی بنائے ہوئے ایک مخالف کا سامنا ہے۔\n", "id": "c4nrjqg7jz7o", "article": ["شی جن پنگ کئی دہائیوں بعد سب سے طاقتور چینی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں کیونکہ ان سے قبل ان کی پیشروؤں کی حکومت میں صرف دو مدت تک رہنے کی روایت ٹوٹ چکی ہے اور ان کے پاس قیادت کے لیے تیسری مدت ہے۔ ", "انھوں نے چین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور شاید ان کی حکومت اب غیر معینہ مدت تک ہے لیکن اگرچہ ملکی سطح پر شی جن پنگ کی گرفت مضبوط ہوئی ہے، بین الاقوامی سطح پر صورتحال زیادہ غیر مستحکم نظر آئی ہے۔", "کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے جتنا زیادہ چین کے آمرانہ ماڈل کو تقویت دی ہے، اتنا ہی انھوں نے عالمگیریت کے ہمارے دور کے ایک واضح مفروضے کو چیلنج کیا ہے کہ جیسے جیسے چین امیر ہوتا جائے گا، آزاد ہوتا جائے گا۔ \r", "اس مفروضے نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کئی دہائیوں کی تجارت اور میل جول کو آگے بڑھایا۔ \r", "یہ ایک اقتصادی شراکت داری کی بنیاد تھی جس کے نتیجے میں ہر سال نصف کھرب ڈالر سے زیادہ مالیت کا سامان بحر الکاہل سے گزرتا رہا ہے۔ \r", "اب جیسے ہی شی اپنی تیسری مدت کا آغاز کر رہے ہیں، انھیں امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کا سامنا ہے۔", "بیجنگ کا استدلال ہے کہ تعلقات میں نمایاں حالیہ سرد مہری امریکہ کی عالمی طاقت کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی خواہش کی وجہ سے ہے۔\r ", "صدر جو بائیڈن کی نئی جاری کردہ قومی سلامتی کی حکمت عملی میں بیجنگ کو موجودہ عالمی نظام کے لیے ماسکو سے بھی بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے اور واشنگٹن نے تائیوان پر چینی حملے کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی ہے جو کہ دور دراز کے امکان کے بجائے ایک حقیقت پسندانہ امکان ہے۔\r ", "یہ ان دنوں کی بات سے بہت دور کی بات ہے جب امریکی اور چینی رہنما یہ اعلان کرتے تھے کہ باہمی ترقی ایک سپر پاور اور ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے درمیان نظریاتی اختلافات اور تناؤ کو بالآخر مات دے گی۔\r ", "تو ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟\r\n", " ", "\nیہ کوئی کم ستم ظریفی نہیں کہ یہ وہ صدر جو بائیڈن ہیں جو روز بروز چین کے ساتھ ایک مخالف کے طور پر سلوک کر رہے ہیں۔", "1990 کی دہائی کے آخر میں جب بائیڈن امریکی سینیٹ کے رکن تھے تو وہ چین کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں خوش آمدید کہنے کی کوششوں کے کلیدی معمار تھے۔\r ", "انھوں نے سنہ 2000 میں شنگھائی کے دورے پر صحافیوں سے کہا تھا کہ ’چین ہمارا دشمن نہیں۔‘ ", "یہ بیان اس یقین پر مبنی تھا کہ تجارت میں اضافہ چین کو مشترکہ اصولوں اور عالمی اقدار کے نظام میں ڈھال دے گا، اور ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر اس کے عروج میں مدد کرے گا۔\r ", "چين کی ڈبلیو ٹی او کی رکنیت صدر جارج ڈبلیو بش کے زمانے میں ایک حقیقت بن گئی اور اس کی حمایت رچرڈ نکسن کے بعد سے ہر صدر نے کی تھی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "کارپوریٹ امریکہ بھی چین کے لیے مزید کھلنے کے معاملے میں سخت لابنگ کر رہا تھا۔ مثال کے طور پر برٹش امریکن ٹوبیکو اپنی مصنوعات چینی صارفین کو فروخت کرنے کے خواہشمند تھے جبکہ یو ایس-چائنا بزنس کونسل سستی، حکم کی تعمیل کرنے والی لیبر فورس تک رسائی کے لیے بے چین تھا۔ ", "ٹیکساس کے اس وقت کے گورنر مسٹر بش نے مئی 2000 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران بوئنگ کے کارکنوں سے خطاب میں چین کی ڈبلیو ٹی او میں رکنیت کو شاید بہترین انداز میں پیش کیا تھا۔\r ", "انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ’تجارت کا معاملہ صرف تجارت نہیں بلکہ اعتماد کا معاملہ ہے۔\r معاشی آزادی سے آزادی کی عادت پیدا ہوتی ہے اور آزادی کی عادتیں جمہوریت کی توقعات پیدا کرتی ہیں۔‘ ", "تھوڑی دیر کے لیے چین کی بڑھتی ہوئی خوشحالی واقعتاً محدود پیمانے پر ہی سہی سیاسی اصلاحات کے امکانات کو بڑھاتی نظر آئی۔ ", "ڈبلیو ٹی او کی رکنیت کے بعد کے برسوں میں، انٹرنیٹ نے ساری دنیا کی طرح چینی لوگوں کو بحث اور اختلاف کا موقع فراہم کیا جس کا پہلے گمان بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔\r ", "سنہ 2012 میں جب مسٹر شی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے طور پر اپنی پہلی مدت کا آغاز کیا تو بھی بین الاقوامی میڈیا کوریج اکثر فلک بوس عمارتوں، ثقافتی تبادلوں اور نئے متوسط طبقے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھا اور یہ کہہ رہا تھا کہ یہ اس بات کے شواہد ہیں کہ چین بنیادی طور پر بہتری کی جانب تبدیل ہو رہا ہے۔\r ", "لیکن مسٹر شی کے دور حکومت کے اوائل میں ایسے بہت سے اشارے ملے تھے کہ وہ ان نئی ’آزادی کی عادات‘ کی نشاندہی گلوبلائزیشن کے خوش آئند نتیجے کے طور پر نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی چیز کے طور پر کرتے ہیں جس کے خلاف ہر قیمت پر لڑنا ہے۔\r ", "مبینہ طور پر کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی دفتر کی طرف سے ان کی پہلی مدت کے چند ماہ بعد جاری کیے جانے والے دستاویز نمبر 9 میں سات خطرات کی فہرست دی گئی، جن سے بچنے کی بات کہی گئی تھی اور ان میں ’عالمی اقدار‘، پارٹی کے کنٹرول سے باہر ’سول سوسائٹی‘ کا تصور اور ایک آزاد میڈیا شامل تھے۔\r ", "مسٹر شی کا خیال تھا کہ سویت یونین کے خاتمے کی وجہ نظریاتی کمزوری اور سوشلسٹ لائن کو برقرار رکھنے میں ناکامی تھی۔\r ", "مشترکہ، آفاقی اقدار کا نظریہ ان کے لیے ایک ٹروجن ہارس (ٹرائے کا گھوڑا) تھا جو چینی کمیونسٹ پارٹی کو اسی راستے پر لے جائے گا۔ اس لیے ان کا جواب تیز اور غیر سمجھوتہ کرنے والا تھا جس کے تحت انھوں نے آمریت اور یک جماعتی حکمرانی کا بے شرمی سے اعادہ کیا۔\r\n", " ", "شی جن پنگ کی دوسری مدت کے دوران وکلا کو قید کرنا، اختلاف رائے کا منھ بند کرنا، ہانگ کانگ کی آزادیوں کو سلب کرنا اور اس کے مغربی علاقے سنکیانگ میں دس لاکھ سے زیادہ اویغوروں کو بڑے پیمانے پر قید کرنے جیسے اقدامت عام تھے۔ ", "اس کے باوجود اس بات کے بہت کم شواہد موجود ہیں کہ مغربی حکومتوں نے تجارت کی اپنی حمایت سے دستبردار ہونے میں کوئی جلد بازی دکھائی تاکہ چین کے عروج کو فعال طور پر کم کیا جا سکے، جیسا کہ بیجنگ اب دعویٰ کر رہا ہے۔\r ", "کئی دہائیوں تک، چین کے ڈبلیو ٹی او میں داخلے نے کارپوریشنز کے لیے بہت زیادہ منافع کی پیشکش کی جنھوں نے اپنی سپلائی چین کو چینی مزدوروں کے ساتھ منسلک کیا اور چینی صارفین کو فروخت کرنے کے لیے کاروبار کے لیے ایک نیا محاذ فراہم کیا۔ ", "سفارتخانوں میں طویل عرصے سے ایسے عملے رکھے گئے جن میں تجارتی ٹیموں کی تعداد سینکڑوں میں اب بھی موجود ہے۔", "چین کے ساتھ برطانیہ کا نام نہاد ’سنہری دور‘ تجارت کے منتر کے روپ میں مسٹر شی کی پہلی مدت کے دوران شروع کیا گیا تھا اور یہ ان کی دوسری مدت تک جاری رہا۔\r ", "یہاں تک کہ اس دوران خطے میں موجود تجارتی مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تصویر کھنچانے کے موقع کے طور پر برطانیہ کے ایک چانسلر کو سنکیانگ کا سفر کرتے ہوئے دیکھا گيا حالانکہ اس وقت تک وہ انسانی حقوق کے سنگین خدشات کا مرکز بنا ہوا تھا۔\r ", "اگرچہ جمہوری ریاستوں سے آنے والے سیاست دانوں نے ہمیشہ انگیجمنٹ کے فوائد کا اعلان کیا لیکن اکثر ’بند دروازوں کے پیچھے‘ انسانی حقوق کے مسائل کو اٹھایا جاتا رہا ہے۔\r ", "اسی عرصے کے دوران صدر جو بائیڈن کے سب سے چھوٹے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کمیونسٹ پارٹی سے منسلک چینی اداروں کے ساتھ کاروباری تعلقات استوار کیے۔ یہ ایک ایسا تعلق ہے جو آج تک ان کے گرد موجود سیاسی تنازعات کا مرکز ہے۔\r\n", "دور دور تک اس بات کے بہت کم شواہد ہیں کہ امریکی یا یورپی سیاسی اشرافیہ انگیجمنٹ کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کے خواہشمند تھے۔\r\n", "بیجنگ میں قیام کے دوران کارپوریٹ ایگزیکٹوز مجھے اکثر بتاتے تھے کہ چین کے بڑھتے ہوئے جبر کا احاطہ کرنے والی میری صحافت سے بڑھتی ہوئی خوشحالی کی بڑی تصویر کسی نہ کسی طرح چھوٹ گئی۔\r\n", "یہ ایسا ہی تھا جیسے کہ سیاسی اصلاحات کے وعدوں کے تحت چینی حکام کے ذہنوں کو کھولنے کے بجائے، تجارت اور انگیجمنٹ نے بیرونی دنیا کے لوگوں کے ذہنوں کو بدل دیا تھا جنھیں بس فلک بوس عمارتیں اور تیز رفتار ریلویز ہی نظر آتی تھی۔\r\n", "یہ بھی پڑھیے", "اس سے یہ سبق نہیں ملتا تھا کہ معاشی آزادی اور سیاسی آزادی ساتھ ساتھ چلتی ہیں بلکہ آپ کو یہ ساری دولت بغیر کسی انسانی حقوق کی پاسداری کے حاصل ہوسکتی ہے۔\r ", "چین میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل گھریلو مصنوعات کے برانڈ کے ایک سینیئر مینیجر نے مجھے بتایا کہ مغرب کے لوگوں کی طرح ’چینی لوگ آزادی نہیں چاہتے۔‘\r ", "انھوں نے اپنی فیکٹریوں میں کارکنوں سے بات کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو سیاست میں بالکل بھی دلچسپی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’وہ پیسے کما کر ہی زیادہ خوش ہیں۔‘\r", "ایسا لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں راستے میں ہی بہت سے تاجروں، کارپوریشنوں اور حکومتوں نے یکساں طور پر چین میں سیاسی آزادی لانے کے بلند و بالا وعدے کو چھوڑ دیا تھا۔\r ", "بڑھتی ہوئی خوشحالی اب اپنے آپ ہی کافی لگ رہی تھی۔\r تو، کیا بدلا؟\r\n", " ", "سب سے پہلے، عوامی رائے کی بات کرتے ہیں۔ سنہ 2018 کے بعد سے اویغور باشندوں نے سنکیانگ کے بڑے بڑے جیل نما کیمپوں سے اپنے خاندان کے افراد کے غائب ہونے کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی، اس خطرے کے باوجود کہ ایسا کرنے سے ان رشتہ داروں کو مزید نقصانات اور سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔\r ", "چین نے پہلے تو بین الاقوامی ردعمل پر حیرانی اور صدمے کا اظہار کیا۔ \r", "بہرحال، مغربی حکومتوں نے طویل عرصے سے تجارت اور انگیجمنٹ کو جاری رکھتے ہوئے بیجنگ کے جبر کے بہت سے پہلوؤں کو برداشت کیا تھا۔\r ", "مسٹر شی کے اقتدار سنبھالنے کے پہلے سے ہی مذہبی عقیدے کو نشانہ بنانا، اختلاف کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا اور ایک بچہ کی پالیسی کے وحشیانہ نفاذ سیاسی نظام کا لازمی حصہ تھے نہ کہ یہ محض ضمنی اثرات تھے۔\r\n\nلیکن ایک خطے کے تمام لوگوں کی بڑے پیمانے پر صرف ان کی ثقافت اور شناخت کی بنیاد پر قید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور اس نے عالمی رائے عامہ پر بڑا اثر ڈالا کیونکہ یورپ اور اس سے باہر کی دنیا میں اس طرح کے معملات پر تاریخی گونج تھی۔\r ", "سنکیانگ میں سپلائی چین والی کارپوریشنوں کو صارفین کی بڑھتی ہوئی تشویش کا سامنا تھا اور حکومتیں کارروائی کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ میں آ رہی تھیں۔\r ", "اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی تھے، جن میں تیزی کے ساتھ بیجنگ کی جانب سے ہانگ کانگ میں اختلاف رائے کو کچلنا، بحیرہ جنوبی چین میں اس کی عسکریت پسندی اور تائیوان پر بڑھتے ہوئے خطرات شامل ہیں۔\r ", "لیکن سنکیانگ سوچوں کو بالکل واضح کر رہا تھا اور چین بھی اس بدلتی ہوئی لہر کو محسوس کر سکتا تھا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں کہ سنکیانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کرنے والے بہت سے بین الاقوامی صحافیوں کو ملک سے زبردستی نکال دیا گیا، جن میں سے ایک میں بھی ہوں۔\r ", "معروف امریکی تھنک ٹینک پیو کے تازہ ترین سروے سے پتا چلتا ہے کہ 80 فیصد امریکی اب چین کے بارے میں مخالفانہ رائے رکھتے ہیں، جو کہ ایک دہائی قبل صرف 40 فیصد تھی۔\r\n\nدوسرا اہم عنصر جس نے چیزوں کو تبدیل کیا، وہ ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔", "سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف مسٹر شی کے مضبوط آدمی کے انداز کی کھلی تعریف کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔", "مختصراً انھوں نے یہ دعویٰ کیا کہ تجارت اور انگیجمنٹ ایک برا داؤ تھا جس کے نتیجے میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا بلکہ ملازمتیں اور ٹیکنالوجی باہر چلی گئی۔ \r", "ان کے مخالفین نے ان کے پیداوار مخالف طریقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیان کو انھوں نے غیر ملکیوں سے نفرت والی زبان قرار دیا لیکن سچ تو یہ تھا کہ وہ سانچہ ٹوٹ چکا تھا جس پر امریکہ اور چین کا رشتہ قائم تھا۔\r ", "چین کے بارے میں مسٹر ٹرمپ نے جو تجارتی جنگ چھیڑی تھی، صدر بائیڈن اس پالیسی سے کچھ پیچھے نہیں ہٹے ہیں کیونکہ جو محصولات ٹرمپ نے لگائے تھے وہ برقرار ہیں۔\r ", "واشنگٹن کو دیر سے یہ احساس ہوا ہے کہ چین میں سیاسی اصلاحات کو تیز کرنے کے بجائے تجارت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی نے بیجنگ کے آمرانہ ماڈل کو تقویت دینے میں مدد فراہم کی ہے۔\r", "تائیوان کی حیثیت پر صدر بائیڈن کے حالیہ تبصروں سے زیادہ اس بات کا کوئی واضح اشارہ نہیں کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں کتنی زیادہ تبدیلی آئی ہے۔\r ", "گذشتہ ماہ ان سے سی بی ایس نیوز نے پوچھا تھا کہ کیا چینی حملے کی صورت میں تائیوان کے دفاع کے لیے امریکی افواج بھیجی جائیں گی۔\r ", "تو انھوں نے ’ہاں‘ کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ’اگر حقیقت میں کوئی غیر معمولی حملہ ہوا تو۔‘ ", "جنگ کی صورت میں تائیوان کی مدد کے معاملے میں واشنگٹن میں سرکاری پالیسی طویل عرصے سے دانستہ طور پر منصوبہ بند طریقے سے ابہام کی رہی ہے۔ ", "یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ اگر امریکہ مداخلت نہ کرنے کی بات کرتا ہے تو اس سے حملے کو گرین سگنل مل سکتا ہے۔ اور اگر وہ یہ کہتا ہے کہ وہ دفاع کرے گا تو یہ تائیوان کی خود مختار حکومت کو آزادی کے باضابطہ اعلان کے لیے حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔\r ", "بظاہر نئی ’سٹریٹجک شفافیت‘ پر بیجنگ کی جانب سے سخت تنقید آئی ہے اور وہ اسے امریکی موقف میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھتا ہے۔\r ", "سینیئر امریکی حکام کی جانب سے تبصروں کو واپس لینے کی کوششوں کے باوجود اس امر سے اختلاف کرنا مشکل ہے۔ \r", "مشترکہ اصولوں اور اقدار کے بجائے چین اب متبادل کے طور پر اپنے خوشحال آمریت کا ماڈل پیش کرتا ہے۔\r\nیہ اپنی انٹیلی جنس خدمات کے ذریعے، اور اپنے نظام کو فروغ دینے کے لیے اپنے وسیع پروپیگنڈے کے ذریعے بین الاقوامی اداروں میں سخت محنت کر رہا ہے اور یہ دلیل دے رہا ہے کہ جمہوریتیں زوال کا شکار ہیں۔\r ", "مثال کے طور پر جرمن کاروباری برادری جیسے بعض حلقوں میں تجارت اور انگیجمنٹ کے حق میں دلیل نے بالکل مختلف لہجہ اختیار کیا ہے۔\r ", "نیا بیانیہ یہ سامنے آ رہا ہے کہ چین اب عالمی سپلائی چینز کے لیے بہت اہم اور اتنا طاقتور ہے کہ ان کے پاس تجارت جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کیونکہ انھیں خدشہ ہے کہ اس سے ان کے ہی اپنے معاشی مفادات کو نقصان پہنچے گا یا بصورت دیگر یہ بیجنگ کی طرف سے ’ردعمل‘ کو اکسانے کے مترادف ہوگا۔\r ", "لیکن واشنگٹن میں یہ نظریہ کہ چین ایک سنگین خطرہ پیش کر رہا ہے، مضبوط مگر منقسم دو طرفہ اتفاق رائے کے چند موضوعات میں سے ایک بن گیا ہے۔\r ", "ابھی تک کوئی آسان متبادل تیار نہیں ہوسکا کیونکہ سپلائی چین کو منتقل ہونے میں برسوں لگیں گے اور ایسا کرنا مہنگا بھی ہوگا۔\r ", "اور چین کے پاس ان لوگوں کو انعام دینے کا ذریعہ موجود ہے جو اس کے ساتھ مشغول رہتے ہیں اور جو ایسا نہیں کرتے ہیں ان پر وہ اضافی ٹیکس عائد کر سکتے ہیں۔\r ", "لیکن جو بات بلاشبہ شی جن پنگ کی تیسری مدت کے آغاز پر صحیح ہے وہ یہ ہے کہ دنیا شدید تبدیلی کے دور میں ہے اور روس کی طرح چین میں بھی امریکہ کو خود اپنے ہی بنائے ہوئے ایک مخالف کا سامنا ہے۔\r\n"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61069092", "summary": "فرانزک آڈٹ کے تحت گاڑیوں کی درآمدی لاگت، مقامی خام مال کی قیمتوں، اس کا کاروں کی قیمتوں پر اثر کو دیکھا جائے گا اور یہ آڈٹ کرنے والی پیشہ وارانہ فرم کو کاروں کی صنعت کے اکاونٹس، مڈل مین اور کاروں کے شو روم تک رسائی ہو گی۔", "id": "ef48c88b-1a19-4a61-aeb4-b38940a57af1", "article": ["پاکستان میں حالیہ دنوں میں کاروں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس اضافے کا تسلسل گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔", "مارچ کے مہینے کے آخری ہفتوں میں پاکستان میں ٹویوٹا کی گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں تقریباً تین لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا جبکہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے تیار کردہ مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ڈھائی لاکھ سے چار لاکھ تک اضافہ سامنے آیا۔ ", "اسی طرح ’کِیا کار‘ بنانے والی لکی موٹرز کی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ", "حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں رعایت دی گئی تھی تاکہ ایک عام آدمی کے لیے چھوٹی گاڑی کی قیمت کو کم کیا جا سکے تاہم رواں سال جنوری میں آئی ایم ایف کی شرائط پر بننے والے منی بجٹ میں ٹیکسوں میں دی گئی اس رعایت کو ختم کر دیا گیا۔", "کاریں تیار کرنے والی صنعت کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کاروباری لاگت سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ کار ساز صنعت کا موقف ہے کہ ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ان کی کاروباری اور کار بنانے کی لاگت کو بڑھا دیا ہے جس کی وجہ ان کے لیے کم قیمت پر گاڑیاں بیچنا ممکن نہیں ہے۔", "گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سابقہ عمران خان حکومت کی جانب سے قیمتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔", "وفاقی وزارت صعنت و پیداوار نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں تشکیل دی گئی مانٹیرنگ کمیٹی نے کاریں بنانے والی صنعت سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "گذشتہ دنوں ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان رہا جو رواں مالی سال میں روپے کے مقابلے میں لگ بھگ 26 روپے سے زیادہ بڑھ چکا تھا۔", "اسی طرح صنعت کی جانب سے درآمدی خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، کورونا وائرس کی وبا کے بعد فریٹ چارجز میں اضافے کو بھی اس کی ایک وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ ", "ڈارسن سیکوریٹز میں آٹو سیکٹر کے تجزیہ کار ولی نگریہ نے بی بی سی کو بتایا کہ دنیا میں سٹیل کی قیمت بڑھی ہے جو پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی صنعت درآمد کرتی ہے۔ ’سٹیل کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملکی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھی ہے۔‘", "انھوں نے کہا کار ساز صنعت اپنی پیداوار کے لیے درآمدی خال مال پر انحصار کرتی ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا کافی اثر پڑتا ہے۔ ", "تاہم ولی نے کہا کاروں کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ‘دو ڈھائی مہینے پہلے کاروں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا اور اب دوبارہ دس سے بارہ فیصد اضافہ کر دیا گیا جو کچھ عجیب ہے۔‘", "انھوں نے کہا کاروں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے باجود گاڑیوں کی طلب اپنی جگہ برقرار ہے جس کا بظاہر کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔", "وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ہیڈ آف پالیسی اور ترجمان عاصم ایاز نے کہا کہ تسلسل سے اضافے کی کوئی بڑی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ ‘ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں تھوڑے بہت اضافے کی تو سمجھ آتی ہے تاہم اتنا زیادہ اضافہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘", "پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الرزاق گوہر نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیر اعظم پورٹل پر کاروں کی قیتموں کے اضافے کے متعلق بے پناہ شکایات درج کرائی گئیں تو اس کے بعد سابق حکومت نے ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جس میں سابقہ حکومتی نمائندوں کے ساتھ کاروں کی صنعت اور آٹو پارٹس کی صنعت کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔", "انھوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ دیکھا جائے کہ کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا جو جواز دیا گیا ہے، کیا وہ صحیح ہے یا نہیں۔", "عبد الرزاق گوہر نے بتایا کہ اس آڈٹ کی شرائط تیار کی جا رہی ہیں جس کے تحت ایک پروفیشنل فرم کو یہ کام سونپا جائے گا جو کاروں کی قیمتوں اور ان میں ہونے والے اضافے کو دیکھے اور اس پر اپنی سفارشات مرتب کر کے اس کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔", "انھوں نے کہا اس فرانزک آڈٹ کے تحت ایک تو درآمدی لاگت کو لیا جائے گا اور دوسرا مقامی خام مال کی قیمتوں کو بھی دیکھا جائے گا کہ اس کا کتنا اثر کاروں کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ دوسرا اس پروفیشنل فرم کو کاروں کی صنعت کے اکاؤنٹس، مڈل مین اور کاروں کے شو روم تک رسائی ہو گی تاکہ وہ اس سارے معاملے کا جائزہ لے اور اس کے بعد اس پر اپنی حتمی رائے دے۔", "عبد الرزاق گوہر کے مطابق اس آڈٹ کے ذریعے تین معاملات کو دیکھا جائے گا جن میں سیفٹی، کوالٹی، اور ڈیلیوری ہو گی۔ سیفٹی میں دیکھا جائے گا کہ کاروں کی قیمتوں کے حساب سے کیا مقامی کاروں میں سیفٹی یعنی ان کے محفوظ سفر کی خصوصیات موجود ہیں۔ ", "اسی طرح کیا جو قیمت وصول کی جا رہی ہے وہ واقعی ایک معیاری کار کی ہے اور تیسرا ڈیلیوری یعنی کار صارف تک پہنچنے کا جو وقت کیا اس کی وجہ سے بھی تو قیمت میں اضافہ نہیں ہوتا۔", "وہ کہتے ہیں کہ اس سارے عمل میں کار بنانے سے لے کر اس کی صارف تک ڈیلیوری کے پورے نظام کو دیکھا جائے گا اور اس پر ایک تھرڈ پارٹی کے ذریعے آڈٹ کرایا جائے گا۔ ", "انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے پالیسی سربراہ عاصم ایاز نے اس سلسلے میں بتایا کہ کاروں کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے لیے جو جواز دیا جاتا ہے اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔ ", "ان کا کہنا ہے کہ ’کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ تو ہوتا ہے تاہم جس حد تک قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ان کا کوئی جواز نظر نہیں آتا اور اسی کو اس سارے عمل کے ذریعے دیکھا جائے گا۔‘", "اس کے بارے میں عبد الرزاق گوہر نے کہا کہ اس آڈٹ کا مقصد یہی ہے کہ جانچ پڑتال کی جائے کہ صارف کو کیا مسائل درپیش ہیں۔", "ولی نگریہ کہتے ہیں کہ کاروں کی قیمتوں میں کمی اسی صورت میں آ سکتی ہے کہ جب ان کی طلب میں کمی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک صورتحال یہ ہے کہ طلب میں اضافہ ہی ہو رہا ہے جس کا فائدہ کمپنیاں بھی اٹھا رہی ہیں۔", "پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی صنعت کا ملکی جی ڈی پی میں تین فیصد حصہ ہے، جب کہ یہ پانچ لاکھ لوگوں کو بلواسطہ اور 24 لاکھ لوگوں کو بلاواسطہ نوکریاں فراہم کر رہی ہے۔", "تاہم واضح رہے کہ یہ پالیسی اور فرانزک آڈٹ کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کیا تھا اور اب موجودہ سیاسی صورتحال اور نئی حکومت کے قیام کے بعد سے اس ضمن میں اس پالیسی پر عملدرآمد کا دارامدار نئی حکومت کے فیصلے پر ہے۔", "ولی نگریہ کا کہنا ہے کہ پہلے تین کمپنیاں کاریں بنا رہی تھیں اور ان کی اس مارکیٹ پر پوری طرح اجارہ داری قائم تھی۔ تاہم اب نئی کمپنیاں اس مارکیٹ میں شامل ہوئی ہیں اور لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ تین بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ٹوٹے گی۔", "انھوں نے کہا ابھی نئی کمپنیاں چھوٹی سطح پر موجود ہیں تاہم امید ہے کہ اگلے چند برسوں میں زیادہ مقابلے کی فضا قائم ہو گی تو اس کا اثر قیمتوں پر بھی پڑے گا۔", "انھوں نے کہا کہ صارف نئی گاڑی خریدنے سے نہیں رُک رہے اور یہی چیز کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کا جواز بھی فراہم کر رہی ہے۔", "وہ کہتے ہیں کہ اگر کمپنیاں درآمدی مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیتی ہیں، تو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں خام مال اور پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ان کمپنیوں کی جانب سے لوکلائزیشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن وہ بھی نہیں ہو رہا۔ ", "عاصم ایاز نے اس سلسلے میں اس تاثر کو مسترد کیا کہ بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری بھی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔ ", "انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ ڈھائی سے تین لاکھ گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں اور یہاں دس کمپنیاں اس وقت کاریں تیار کر رہی ہیں۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’مارکیٹ کے اس حجم اور دس کمپنیوں کی موجودگی میں اجارہ داری ہونے کا تاثر ٹھیک نہیں ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-56671288", "summary": "پاکستان میں جہاں کورونا کی تیسری لہر کے مضر اثرات پر کاروباری طبقے میں تشویش پائی جاتی ہے تو وہیں قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کی وجہ سے معاشی بحالی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔", "id": "57c5641b-4792-46dc-8642-3b605441a68d", "article": ["کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی قصبے حب میں ’سپر پاور‘ نامی موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ گذشتہ برس عارضی طور پر اُس وقت بند ہو گیا تھا جب حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیا۔", "یہ پلانٹ گذشتہ سال مارچ اور اپریل کے مہینے میں 20 سے 25 روز تک بند رہا جس نے اس کی پیداواری صلاحیت کو بُری طرح متاثر کیا۔ یہ پلانٹ ایک گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہے جس کے ایک ڈائریکٹر نوید پیرانی کہتے ہیں کہ گذشتہ برس حکومتی لاک ڈاؤن کے باعث ان کے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت شدید متاثر ہوئی تھی۔ ", "پیرانی کے مطابق گذشتہ برس ان کے پلانٹ میں تیار ہونے والی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 70 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور جس کی وجہ سے منافع میں چلنے والا یہ پلانٹ گذشتہ سال خسارے سے دوچار ہو گیا۔ ", "اُنھوں نے بتایا کہ اگرچہ مئی جون میں مکمل لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ان کے پلانٹ میں پیداواری عمل شروع ہو گیا تاہم وہ ابھی تک گذشتہ سال کے برے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ", "پیرانی نے کہا جب ان کے پلانٹ میں پیداواری عمل رُکا تو اُنھیں مجبوراً متعدد ملازمین کو برخاست کرنا پڑا۔ اُنھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگنے سے قبل ان کے پلانٹ میں ایک ہزار سے زائد افراد کام کر رہے تھے تاہم پلانٹ کا کام بند ہونے کی وجہ سے اُنھیں 30 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا پڑا۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "وہ بتاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں آنے والی بیروزگاری کی لہر سے اُن کے شعبے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی تو اُنھوں نے موٹر سائیکلوں کی خریداری بھی کم کر دی۔ ", "نوید پیرانی گذشتہ برس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے کے بعد ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے کسی نئے ممکنہ لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے سدباب کے لیے لاک ڈاؤن لگا تو معیشت میں گذشتہ چند مہینوں میں آنے والی تھوڑی بہت بہتری بھی ختم ہو جائے گی۔", "نوید پیرانی کے موٹر سائیکل کے کارخانے کی طرح ملک میں گذشتہ بہت سارے پیداواری شعبوں کو اس وقت بندش کا سامنا کرنا پڑا جب کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن لگانا پڑا۔", "اس کے اثرات معیشت پر بہت زیادہ منفی انداز میں مرتب ہوئے اور ملک کی معاشی شرحِ نمو گذشتہ مالی سال کے اختتام پر منفی ہو گئی تھی۔ موجودہ مالی سال کے شروع ہونے کے بعد پیداواری شعبے میں بہتری کے امکانات پیدا ہونے شروع ہوئے اور ملک کا لارج سکیل مینوفیکچرنگ کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن نظر آیا اور ملک کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ", "اب جہاں کورونا کی تیسری لہر کے مضر اثرات پر تشویش پائی جاتی ہے تو وہیں قرض کے حصول کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کی وجہ سے معاشی بحالی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ", "اور ان خدشات کی تصدیق پاکستانی معیشت کے بارے میں ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کرتی ہے جس میں آئی ایم ایف کے پروگرام کی وجہ سے معیشت میں سست روی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ", "ملکی معیشت میں ترقی کے کیا تخمینے ہیں؟", "پاکستان کے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت رواں برس پہلے سے کی گئی پیش گوئیوں سے زیادہ تیزی سے ترقی کرے گی۔ حماد اظہر نے اعداد و شمار تو نہیں دیے کہ رواں برس کے اختتام تک ملکی معیشت کتنی ترقی کرے گی، تاہم اگلے مالی سال کے لیے اُنھوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافے کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ", "حماد اظہر نے اپنے پیغام میں گروتھ ریٹ بھلے ہی نہیں بتایا، مگر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے اس سال معیشت کے بالترتیب 1.3 فیصد اور 1.5 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس ملکی معیشت منفی زون میں چلی گئی تھی اور اس کا ریٹ منفی 0.40 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ", "موجودہ مالی سال کے بجٹ میں معیشت میں ترقی کی رفتار کا ہدف 2.1 فیصد رکھا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی آخری زرعی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں ملکی ترقی کی اب تک کی شرح نمو کو تین فیصد ظاہر کیا ہے اور اس کے مزید بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ ", "نوید پیرانی: نئی لہر کی وجہ سے اگر حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاتی ہے تو یہ معیشت کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے", "عالمی ادارے معاشی بحالی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟", "ورلڈ بینک نے تازہ ترین پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ میں ملکی معیشت کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحالی سست ہو گی جس کی وجہ ملک میں کورونا کیسز کی تازہ ترین لہر ہے۔ ورلڈ بینک نے معاشی بحالی میں سست روی کی ایک وجہ آئی ایم ایف پروگرام کو بھی قرار دیا ہے۔ ", "یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے گذشتہ ماہ پاکستان سے چھ ارب ڈالر قرضے کے پروگرام کو بحال کیا ہے جس میں دوسری شرائط کے علاوہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ", "ورلڈ بینک نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت مالیاتی نظم و ضبط کی وجہ سے معیشت کی بحالی میں سست روی کی پیش گوئی کی ہے۔ اسی بنیاد پر عالمی بینک نے معاشی ترقی میں صرف 1.3 فیصد ترقی کا امکان ظاہر کیا ہے۔", "کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بھی ورلڈ بینک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے متاثرین سامنے آنے اور ویکسین کی فراہمی پر اٹھنے والے سوالات کی وجہ سے بھی معاشی بحالی سست رہے گی۔", "دوسری جانب آئی ایم ایف نے ملکی ترقی کی شرحِ نمو ڈیڑھ فیصد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے اور بیروزگاری مین اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ ", "کورونا کی تیسری لہر معیشت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟", "پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے بڑھتے ہوئے متاثرین اور اس کے تدارک کے لیے ویکسین کی فراہمی کے موضوعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ورلڈ بینک نے اس کی وجہ سے معیشت کے لیے خطرات کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔", "صنعت کار نوید پیرانی نے کہا کہ نئی لہر کی وجہ سے اگر حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاتی ہے تو یہ معیشت کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ", "اُنھوں نے بتایا کہ اگرچہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہے، تاہم دنیا میں اس خطرناک وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بھی خطرناک ہے کیونکہ ہمارے پیداواری شعبے کا زیادہ تر خام مال بیرونی دنیا سے درآمد کیا جاتا ہے اور اس کی رسد اس وقت مسائل کا شکار ہے۔ ", "اُنھوں نے اپنے شعبے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بیرونی دنیا سے خام مال کی رسد متاثر ہو رہی ہے تو وہیں مقامی مارکیٹ میں بننے والا خام مال بھی مہنگے داموں مل رہا ہے۔", "اُنھوں نے کہا کہ معیشت میں گراوٹ لوگوں کی قوت خرید کو بھی متاثر کرتی ہے اس لیے طلب نہ ہونے کی وجہ سے پیداوار کم کر دی جاتی ہے جو ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو تی ہے۔", "وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سابق صدر انجم نثار نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نے کاروبار کو کچھ حد تک محدود کیا ہے کیونکہ ملک کے مختلف حصوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے تحت دو دن کاروبار بند کیا جا رہا ہے۔ ", "اُنھوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر اس وقت ابھری ہے جب رمضان اور عید کے تہوار کی مناسبت سے ملک میں پیداواری شعبہ مصنوعات کی بڑی مقدار میں تیاری کرتا ہے تاہم کاروبار کے محدود اوقات کار اس پیداواری عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔", "انجم نثار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات اس وقت شدید ہوتے ہیں جب حکومت یکطرفہ فیصلہ کر کے اسے صنعت و تجارت کے شعبوں پر تھوپ دیتی ہے۔ ’اگر حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاتی ہے تو لازمی طور پر پیداواری شعبہ تو متاثر ہو گا لیکن اس کے ساتھ عام مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گا۔‘", "انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں معیشت کے استاد صائم علی نے کہا کی دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور ابھی معاشی سرگرمی کورونا وائرس کی وبا کے پھوٹنے سے پہلے کی سطح تک نہیں پہنچی تھی کہ ملک میں اس وائرس کی تیسری لہر نے معیشت اور کاروبار کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ", "ماہر معیشت ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایک سخت لاک ڈاؤن کی صورت میں معیشت اور کاروبار لازمی طور پر متاثر ہوں گے جیسا کہ گذشتہ برس دیکھا گیا جب پیداواری عمل بہت زیادہ نیچے چلا گیا تھا۔ ", "کیا آئی ایم ایف پروگرام معاشی بحالی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ ", "ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کو معیشت کی بحالی میں سست روی کی وجہ قرار دیا ہے۔ اس بارے میں صائم علی نے بتایا کہ معیشت میں گروتھ کا مطلب ہے کہ کتنی مصنوعات کی پیداوار اور کتنی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان پر کیا خرچ ہو رہا ہے۔ ", "اُنھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت میں 20 فیصد خرچہ حکومت کرتی ہے اور 80 فیصد نجی شعبہ کرتا ہے۔ ’آئی ایم ایف حکومت سے چاہتا ہے کہ وہ اپنے خرچے کم کرے تاکہ بجٹ میں خسارے کو کم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو جس میں نیا ٹیکس جمع کرنے کے ساتھ صنعتی شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ بھی شامل ہوتا ہے۔‘ ", "صائم کہتے ہیں کہ جب زیادہ ٹیکس وصول کیا جائے گا اور ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی تو اس کا لازمی طور پر اثر پیداواری شعبے پر پڑے گا۔ ’اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں اضافہ بھی کاروباری لاگت بڑھا کر ان کی پیداوار پر منفی اثر ڈالتا ہے۔‘", "ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جب یوٹیلٹی سروسز (بجلی وغیرہ) کے نرخوں میں اضافہ ہو گا اور حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنی پڑتی ہے تو اس کا براہ راست اثر معیشت کی شرح نمو پر پڑتا ہے۔ ", "تاہم اُنھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پہلے بھی ملکی معیشت کی شرحِ نمو حوصلہ افزا نہیں تھی۔ ", "’اس حکومت کے پہلے مالی سال کے اختتام پر ملکی ترقی کی شرح نمو 1.9 فیصد رہی جو گذشتہ حکومت کے آخری مالی سال میں 5.5 فیصد تھی۔‘ ", "انجم نثار نے کہا کہ ملک کے پیداواری شعبے کے لیے بجلی کے نرخ ابھی بھی زیادہ ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت اس میں اضافہ معیشت کے ان شعبوں کے لیے مزید خطرناک ثابت ہو گا۔ اُنھوں نے شرح سود کے سات فیصد کو بھی بلند سطح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شرح سود ابھی بھی کاروباری لاگت میں اضافے کا سبب ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اس میں اضافہ خطرناک ہو گا۔", "انجم نثار نے شرح سود میں اضافے کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے کے طریقے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو رسد میں تعطل کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ناکہ افراطِ زر کی وجہ سے یہ شرح بڑھی ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cy71vex7q0wo", "summary": "ہلاک ہونے والے لوگ ایک یوکرینی فوجی کی آخری رسومات میں شریک تھے جب روسی میزائل نے انھیں نشانہ بنایا۔ یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی نے کہا ہے کہ ’اس حملے کو درندگی بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ درندے کی توہین کے مترادف ہو گا۔‘", "id": "cy71vex7q0wo", "article": ["جس یوکرینی فوجی کی آخری رسومات ادا کی جا رہیں تھیں ان کی بیوہ، بیٹا اور بہو بھی اس حملے میں مارے گئے", "یوکرین کا کہنا ہے کہ خارکیو کے جنوب مشرقی گاؤں ’ہروزا‘ میں روسی افواج کے حملے کے نتیجے میں ایک آٹھ برس کے بچے سمیت کم از کم 51 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔", "یہ سب لوگ گاؤں کے ایک شخص کی آخری رسومات کے لیے جمع تھے جب مقامی وقت کے مطابق سوا تین بجے انھیں ایک روسی میزائل نے نشانہ بنایا۔ ", "یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ جہاں پیش آیا وہ عام آبادی والا علاقہ تھا جہاں یوکرین کی کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں۔ خارکیو کے علاقائی سربراہ اولح سنی یوباو کے مطابق یہ حملہ روس کی جانب سے کیے گئے جنگی جرائم میں ’سب سے سنگین‘ تھا۔", "ان کے مطابق ہلاک والے تمام افراد اس گاؤں کے رہائشی تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اِس حملے میں گاؤں کے 20 فیصد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ اولح کا قومی ٹی وی چینل پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس ’گاؤں کی مجموعی آبادی کا پانچواں حصہ صرف ایک دہشتگرد حملے میں مارا گیا ہے۔‘", "یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکا کا کہنا ہے کہ اس حملے سے پورا گاؤں متاثر ہوا ہے کیونکہ ’گاؤں کے ہر گھر کے لوگ اُس جنازے میں لوگ شریک تھے۔‘ ", "انٹرفیکس یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ جنازہ یوکرین کے ایک فوجی کا تھا۔ اس اخبار میں مقامی وکیل دمیترو چوبینکو کے بیان کے مطابق اُس فوجی کی بیوہ، بیٹا اور بہو بھی مارے گئے۔", "ابتدا میں اس فوجی کو نیپرو میں دفنایا گیا تھا مگر بعد میں ان کے رشتہ داروں نے کہا تھا کہ وہ انھیں دوبارہ اپنے آبائی گاؤں میں دفنانا چاہتے ہیں۔ ", "یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ’اس حملے کو درندگی بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ درندے کی بھی توہین کے مترادف ہو گا۔‘ ", "انھوں نے روس پر جان بوجھ کر اس گاؤں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب لوگ آخری رسومات ادا کر رہے تھے۔ ان کے مطابق ’یہ انجانے میں کیا گیا حملہ نہیں تھا۔‘ ", "یوکرین کے صدر کے مطابق ’نہتے لوگوں پر کون میزائل حملہ کرے گا؟ کون؟ وہی جو سر تا پا شیطان ہو گا۔‘ کُپی اینسک ضلع، جہاں یہ گاؤں واقع ہے، گذشتہ برس فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد لڑائی میں فرنٹ لائن پر رہا ہے۔", "’گاؤں کی مجموعی آبادی کا پانچواں حصہ صرف ایک دہشتگرد حملے میں مارا گیا ہے‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "جنگ کے آغاز پر یہ روسی افواج کے لیے ’سپلائی‘ کا مرکز تھا مگر یوکرین نے ستمبر 2022 میں کئی ماہ کی جنگ کے بعد اسے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔", "روس نے ایک ایسے وقت پر اس گاؤں پر حملہ کیا ہے جب یوکرینی صدر زیلنسکی سپین میں یورپی رہنماؤں کی ایک کانفرنس میں شریک ہیں۔ ", "یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ اندرونی سیاسی رسہ کشی امریکہ کی یوکرین کے لیے فوجی مدد کی صلاحیت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ ", "واضح رہے کہ امریکی کانگرس میں طے پانے والی ’بجٹ ڈیل‘ میں یوکرین کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔ ", "جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ امریکی امداد نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے کسی بھی خلا کو کوئی بھی یورپی ملک پُر نہیں کر سکے گا۔", "ان کا کہنا ہے کہ ’کیا یورپ امریکہ کی طرف سے پیدا کردہ خلا کو پر کر سکے گا، یقیناً یورپ اس حوالے سے امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا۔‘ ", "جمعرات کو صدر زیلنسکی نے یورپین رہنماؤں سے مزید ایئر ڈیفنس میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ دوسرے ممالک کو یوکرین کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے انھیں روسی جارحیت سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ ", "دوسری جانب امریکہ کی فوج نے کہا کہ گذشتہ سال ایران سے پکڑی گئی تقریبا 11 لاکھ گولیاں یوکرین بھیجی گئی ہیں۔", "مشرق وسطیٰ میں کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ دسمبر میں یمن جانے والے ایک بحری جہاز سے یہ گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا۔", " یوکرین کے مغربی اتحادیوں نے حال ہی میں متنبہ کیا ہے کہ جس حساب سے یوکرین گولہ بارود استعمال کر رہا، اُن کی (گولہ بارود کی) پیداواری صلاحیت اس شرح کو برقرار رکھنے کے لیے مشکل ہے۔", "سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی گولہ بارود رواں ہفتے پیر کے روز یوکرین منتقل کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گولیاں 7.62 ملی میٹر کیلیبر کی تھیں جو سوویت دور کی رائفلوں اور ہلکی مشین گنوں میں استعمال ہوتی ہیں۔", "اگرچہ یہ تعداد اہم ہے لیکن یہ تناسب میں اب بھی اتحادیوں کی طرف سے یوکرین کو پہلے ہی فراہم گولہ بارود کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ امریکہ پہلے ہی 20 کروڑ سے زیادہ گولیاں اور دستی بم یوکرین کو فراہم کر چکا ہے۔ ", "بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی اسلحہ اصل میں امریکی بحری افواج نے نو دسمبر 2022 کو ’مروان 1‘ نامی ایک ایسے بحری جہاز سے ضبط کیا تھا جس پر کسی ریاست نے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا۔", "امریکی حکومت نے جولائی میں اس گولہ بارود کی ملکیت سول ضبطی کے نام سے جانے جانے والے ایک عمل کے ذریعے حاصل کی تھی، جس کے ذریعے کسی اثاثے کو ضبط کیا جا سکتا ہے اگر اس کا مالک مجرمانہ سرگرمی میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔", "اس معاملے میں یہ دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب کے خلاف کیا گیا تھا، جو ایرانی مسلح افواج کی ایک شاخ ہے جسے ملک کی حکومت کے تحفظ کا کام سونپا گیا ہے۔", "ایک بیان میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خطے میں ہر طرح سے ایران کی مہلک امداد کے بہاؤ کا مقابلہ کیا جا سکے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c6pd46zl3g2o", "summary": "پاکستان آئی ایم ایف کے پاس آٹھ دسمبر انیس سو اٹھاون سے آج تک تئیس بار گیا ہے۔ ایوب خان کے نام نہاد صنعتی اور سبز انقلاب کے فوائد، براہ راست امریکی اقتصادی امداد اور عالمی بینک کی مالی و ٹکنیکل مدد بھی پاکستان کو دورِ ایوبی میں آئی ایم ایف سے تین بار رجوع کرنے سے نہ روک سکی۔", "id": "c6pd46zl3g2o", "article": ["حزبِ اختلاف میں ہو تو گالی دو، برسرِ اقتدار ہو تو گھٹنوں کے بل بیٹھ کے کشکول آگے کر دو، خیرات مل جائے تو پھر پلٹ کے منہ بھر گالی دو ’اے خیرات دتی اے بے غیرتا؟ آیندہ جو تیرے ول آواں تے اپنے پئیو دا نئیں۔‘", "کم ازکم میں نے تو اپنے ہوش میں آئی ایم ایف اور امریکہ کے بارے میں ہر پاکستانی حکومت کو یہی کرتے دیکھا ہے۔ ", "پاکستان آئی ایم ایف کے پاس آٹھ دسمبر 1958 سے آج تک 23 بار گیا ہے۔ ایوب خان کے نام نہاد صنعتی اور سبز انقلاب کے فوائد، براہ راست امریکی اقتصادی امداد اور عالمی بینک کی مالی و ٹکنیکل مدد بھی پاکستان کو دورِ ایوبی میں آئی ایم ایف سے تین بار رجوع کرنے سے نہ روک سکی۔", "بھٹو دور میں خود کفالت کی خاطر سوشلسٹ معیشت اپنانے کی پالیسی بھی چار بار آئی ایم ایف کے در پر جانے میں رکاوٹ نہ بن سکی۔", "ضیا الحق کے لئے افغان خانہ جنگی کے طفیل اربوں ڈالروں کی بہار اور اسلامی نظامِ معیشت اختیار کرنے کی کچی پکی کوششوں کے فیوض و برکات بھی آئی ایم ایف کی زنجیر دو بار ہلانے سے باز نہ رکھ سکیں۔", "محترمہ بے نظیر بھٹو کو دونوں ادوار میں پانچ بار آئی ایم ایف کا دامن تھامنا پڑا۔ نواز شریف کے تینوں ادوار میں آئی ایم ایف چار بار مدد کو آیا۔", "مشرف دور میں دھشت گردی کے خلاف جنگ کی ڈالرانہ آمدنی اور معاشی ترقی میں چھ فیصد سالانہ اضافے کا غبارہ اڑانے کے بعد بھی آئی ایم ایف کے در پر دو بار اور زرداری دور میں ایک بار حاضری دینا پڑی۔", "عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر پھانسی پر لٹکنا سمجھ رہے تھے۔ انھوں نے حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد ہی اسد عمر کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر سے رابطہ کرنے کی یہ کہتے ہوئے ہدایت کی کہ ’مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ اندر کا حال اتنا برا ہے۔‘", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اور اب شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کی نویں قسط حاصل کرنے کے لئے پچھلے آٹھ ماہ میں اپنے تمام عقبی گھوڑے کھول لیے، تین دوست ممالک کے ہاتھ پاؤں جوڑ کر قرضوں کا رول اوور کروا کے تحریری سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ اپنی مرضی کا بجٹ پیش کرکے آئی ایم ایف کی مرضی کی ترامیم کیں۔ جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی ذمہ دار فوجی قیادت کو ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بھی بیچ میں ڈالا ۔", " پیرس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے سامنے وزیرِ اعظم تین بار کرسی پر ایسے بیٹھے جیسے کوئی عادی بچہ ہیڈ مسٹریس کے روبرو بیٹھتا ہے اور آخر میں ہیڈ مسٹریس صاحبہ ترس کھا کے کہتی ہوں ’آئندہ ایسا کیا تو سکول سے نکال دوں گی۔‘", "تب کہیں جا کے اسحاق ڈار کی تمام تر کوششوں کے باوجود تین ارب ڈالر کی سٹینڈ بائی فیسلیٹی کا معاہدہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ مریضِ معیشت کو چند ماہ کے لئے مزید آکسیجن مل گئی۔", "یہ بھی نوٹ کیا جانا چاہیے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا انجکشن لگتا ہے مریض میں اتنی توانائی بھر جاتی ہے کہ پہلا جملہ ہی اس کے منہ سے نکلتا ہے ’یہ آخری تھا۔ اب ہم نے آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیا ہے۔‘", "پہلی بار یہ جملہ 1998 میں نواز شریف کے منہ سے اور آخری بار کل پرسوں ہی شہباز شریف کے منہ سے سنا۔ عملاً یہ کشکول پچھلے 68 برس میں 30 بار توڑا اور اتنی ہی بار جوڑا گیا۔", "ہر بار بھرواں سگریٹ پینے کے بعد جسم کے اوسان تھوڑے دیر کے لئے بحال ہوتے ہیں اور اگلے دن پھر وہی راگ ’بس آخری سگریٹ جوگے پیسے دے دئیو۔ قرآن مجید دی قسم ایہدے بعد جے منگن آیا تے تہاڈی جتی میرا سر۔‘", "آئی ایم ایف، عالمی بینک، پیرس کنسورشئیم، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، انٹرنیشنل اسلامک بینک، سی پیک اور انویسمنٹ بانڈز وغیرہ کے کل ملا کے اب تک 126 ارب ڈالر کے قرضے، امریکہ سے 70 ارب ڈالر کی مجموعی امداد اور جاپان و یورپی یونین سے قدرتی آفات کے لئے مدد سمیت کیا کچھ نہیں آیا۔", "پھر بھی معیار زندگی کے عالمی جدول میں پاکستان کا ایک سو بتیسواں درجہ ہو، دنیا میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہو، مگر فوجی قوت کے اعتبار سے ٹاپ ٹین میں شامل ہو، صرف ایک برس میں (دو ہزار بائیس) آٹھ لاکھ ہنرمند نوجوان روزگار کی تلاش میں قانونی طریقے سے ملک چھوڑ جائیں، آبادی میں اضافے کی شرح دنیا میں آج بھی سب سے زیادہ ہو۔", "ریاستی ڈھانچہ جمہوریت و آمریت کا ملغوبہ ہو، انگلیوں پر گنی جانے والی نجی و سرکاری مافیائیں معیشت پر کنڈلی مارے بیٹھی ہوں اور ان کی مراعات کا تخمینہ 17 ارب ڈالر سالانہ سے متجاوز ہو، تب بھی آئی ایم ایف سے سوا ارب ڈالر حاصل کرنے کے لیے پوری ریاست جھول جائے تو 75 برس میں سڑک چھاپ عوام نے آخر پایا کیا؟ ", "وہ عوام جو آج بھی تن کے کپڑے اور دو وقت کی روٹی پر سمجھوتے کو تیار ہیں مگر آبادی میں کمی لانے پر تیار نہیں۔", "اگر کسی سادہ لوح کو اب بھی یقین ہے کہ جن کی سہولت کے لئے یہ معاشی ڈھانچہ بنایا گیا، وہ یہ ملک بچانے کے لئے اپنی کچھ سہولتوں سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں تو اس سادہ لوح کو چاہیے کہ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملنے کے بعد کسی بھی فوجی میس، گولف کورس، بحریہ ٹاؤن، رائے ونڈ پیلس اور کسی بھی زرداری ہاؤس کے سامنے سے گذر کے اپنا نتیجہ آپ اخذ کر لے۔", "(یہ وہ کالم ہے جو انشااللہ اگلے برس اور اس سے بھی اگلے برس پڑھنے میں تازہ لگے گا)۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv2l8rj7rkjo", "summary": "زاہد نہاری کی بنیاد 1980 میں صدر کی ایک دکان میں حاجی بخش الٰہی نے رکھی تھی جو تقسیم کے بعد انڈیا کے شہر دلی سے کراچی منتقل ہوگئے تھے۔ انھوں نے اس دکان کا نام اپنے بیٹے حاجی زاہد میاں کے نام پر رکھا۔ ", "id": "cv2l8rj7rkjo", "article": ["کراچی کے ریستوراں زاہد نہاری کو اس کے پکوان کی مہارت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور اس کا شمار دنیا کے سو مشہور ریستورانوں میں کیا گیا ہے۔ ", "یورپی ملک کروشیا کی کمپنی ٹیسٹ ایٹلس نے سال 2024 کی فہرست برائے دنیا کے سو مشہور ریستوران جاری کی ہے جس میں پاکستان کے شہر کراچی کے ایک ریستوران ’زاہد نہاری‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں زاہد نہاری کا نمبر 89 واں ہے۔ ", "کروشیا کی کمپنی ٹیسٹ ایٹلس دنیا بھر میں اپنے تحقیق کاروں کی مدد سے ہر سال دنیا کے سو بہترین ریستورانوں کی فہرست جاری کرتی ہے۔ ", "بی بی سی اردو کو اپنے بیان میں ٹیسٹ ایٹلس نے بتایا کہ وہ یہ فہرست ریستوران کے قیام کی مدت، اعلیٰ عوامی درجہ بندی اور پکوان کی مقبولیت دیکھ کر بناتی ہے اور کراچی کا ریستوران زاہد نہاری اِن تمام معیارات پر پورا اترتا ہے۔", "زاہد نہاری کے مالک ابوبکر کے بقول ان کے دادا حاجی بخش الہی دلی سے پاکستان آئے تھے جنھوں نے ان کے والد زاہد میاں کے ساتھ یہ کام شروع کیا ", "زاہد نہاری کی بنیاد 1980 میں صدر کی ایک دکان میں حاجی بخش الٰہی نے رکھی تھی جو تقسیم کے بعد انڈیا کے شہر دلی سے کراچی منتقل ہوگئے تھے۔ انھوں نے اس دکان کا نام اپنے بیٹے حاجی زاہد میاں کے نام پر رکھا۔ ", "زاہد نہاری کی اب دو شاخیں ہیں۔ ایک ریستوران صدر میں ہی ہے جبکہ دوسری شاخ شہر کے مشہور بازار طارق روڈ پہ 2006 میں کھولی گئی۔ 43 سالوں سے جاری یہ کام اب حاجی بخش الہی کے پوتے ابوبکر اور عمار سنبھالتے ہیں۔ ", "زاہد نہاری کے مالک ابوبکر نے بتایا کہ ’ہمارے دادا حاجی بخش الٰہی انڈیا میں دلی سے پاکستان آئے تھے۔ وہ اور ہمارے والد زاہد میاں اس کام کو جانتے بھی تھے اور انھوں نے اسی پر توجہ دے کر کام شروع کیا۔‘ ", "ٹیسٹ ایٹلس کی فہرست میں زاہد نہاری کا نام آنے پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے بولے کہ ’ہم نے کبھی بھی معیار اور ذائقے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔‘", "زاہد نہاری کے مالک ابوبکر نے بتایا کہ ’مسالہ جات، گوشت وغیرہ سب کچھ عمدہ اور بہترین کوالٹی کا ہوتا ہے۔ مسالحے اور گوشت بھی ہم خود خریدتے ہیں، یہاں تک کہ ہم خود ہی نہاری پکاتے ہیں۔‘", "ناشتے کا وقت ہو یا دوپہر اور شام کے کھانے کا وقت، زاہد نہاری پہ گاہکوں کا تانتا بندھا نظر آتا ہے اور ریستوران کا عملہ اس ہل چل میں بھی مہارت سے اپنا کام کرتا رہتا ہے۔", "ابوبکر کے مطابق صرف طارق روڈ کی شاخ پر تین شفٹوں میں قریباً چالیس ورکرز کام کرتے ہیں۔ کچھ کچن میں تو کچھ ریستوران پہ اپنی اپنی ذمہ داریوں جیسے کہ نہاری نکالنا، سپلائی کرنا، برتن دھونا اور پیش کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔", "ایسے ہی ایک ورکر فیاض نے بتایا کہ وہ 2007 سے زاہد نہاری پر کام کر رہے ہیں جہاں ان کے مطابق شوبز اور مقبول سیاسی شخصیات سمیت دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے بھی لوگ شوق سے نہاری کھانے آتے ہیں۔ ", "لاہور کی نہاری کا ذکر ہوا تو فیاض نے جھٹ کہا کہ ’لاہور والے بھی آتے ہیں اور یہاں سے ٹن پیک بھی لے جاتے ہیں، وہ بھی کہتے ہیں کہ یہاں کا ذائقہ ہمیں اچھا لگتا ہے۔‘ ", "ورکر فیاض نے بتایا کہ شوبز اور مقبول سیاسی شخصیات سمیت دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے بھی لوگ شوق سے نہاری کھانے آتے ہیں", "زاہد نہاری پہ صبح کے وقت بڑی تعداد میں ٹِن کے ڈبوں کی پیکنگ کا کام بھی چل رہا ہوتا ہے۔ فیاض نے بتایا کہ ’لوگ عمرے پہ جاتے ہیں یا باہر جاتے ہیں تو تحفے کے طور پر ہماری نہاری کے ٹِن پیک لے جاتے ہیں۔ اسے پانچ مہینے تک ٹن میں رکھا جاسکتا ہے اور چار سے پانچ لوگ اسے کھا سکتے ہیں۔‘ ", "انھوں نے مزید بتایا کہ زاہد نہاری کے پاس خاندانی باروچی ہیں۔ ایک دیگ بارہ گھنٹے میں تیار ہوتی ہے۔ اس کی خاص بات یہی ہے کہ لوگ جگہ اور ذائقہ دونوں پسند کرتے ہیں۔ اُن کی مقبول نہاری کون سی ہے۔ اس سوال کے جواب میں بولے کہ ’اپنی اپنی پسند ہے، کوئی سادہ کھانا پسند کرتا ہے، کوئی نلی والی تو کوئی مغز والی اور کوئی سپیشل کھاتے ہیں یعنی بونگ کی بوٹی والی۔ زیادہ تر لوگ بونگ کی بوٹی کھانا پسند کرتے ہیں۔ کچھ صاف بوٹی کھانا پسند کرتے ہیں۔‘", "روایتی طور پر نہاری بونگ کے گوشت کے ساتھ بنائی جاتی تھی البتہ اب اس کا نسخہ ڈبہ پیک میں دستیاب ہے اور اسے باآسانی گھروں میں مٹن اور چکن کے ساتھ بھی بنایا جانے لگا ہے۔ البتہ رستورانوں پہ بونگ کی نہاری کے ساتھ، نلی اور مغز نہاری بھی بے حد مقبول ہیں۔ ", "عبیر حیدر کے خیال میں ان کی کوالٹی برقرار رہتی ہےاس لیے یہ سو بہترین ریستورانوں میں آنے کے مستحق ہیں ", "نہاری کو عوام دوست پکوان بھی کہا جاتا ہے جس کی مناسب قیمت کی وجہ سے اسے کھانا ہر طبقہ کے لوگوں کی دسترس میں ہوتا ہے۔ ", "عبیر حیدر نے اپنے دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ زاہد نہاری سے کھانا کھانے کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں پہ سروس بہت تیز ہوتی ہے۔ مہینے دو مہینے میں ایک آدھ چکر لگ جاتا ہے۔ میرے خیال میں ان کی کوالٹی برقرار رہتی ہے، کھانا بھی اچھا ہے، سروس بھی اچھی ہے، پیسے بھی مناسب ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ سو بہترین ریستورانوں میں آنے کے مستحق ہیں۔‘", "حرا نامی صارف دس سالوں سے زاہد نہاری آ رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’ہم جب بھی طارق روڈ پر شاپنگ کرنے آتے ہیں تو زاہد نہاری ضرور آتے ہیں۔ میرے بچپن سے لے کر آج تک زاہد نہاری کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ باہر جاکے بندہ چٹ پٹی سی نہاری کھائے تو مزہ نہیں آتا ہے۔‘", "حرا کا کہنا ہے میرے بچپن سے لے کر آج تک زاہد نہاری کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔", "مسعود فضلی کہتے ہیں کہ ’طارق روڈ والی برانچ کی نہاری بھی اچھی ہے لیکن مجھے صدر کی برانچ کی نہاری زیادہ اچھی لگتی ہے۔‘", "شہریار خان اکثر اپنے دفتر کے ساتھیوں یا خاندان کے ساتھ زاہد نہاری آتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’یہاں نہاری اور روٹی گرم گرم پیش کی جاتی ہے، یہ لذید بھی بہت ہے۔ زاہد نہاری کا ذائقہ سب سے منفرد ہے۔ آپ جب بھی یہاں آئیں گے آپ کو الگ ہی مزہ آئےگا۔ گھر کی نہاری میں وہ ذائقہ ہی نہیں آتا جو یہاں کی نہاری میں ہوتا ہے۔‘", "کراچی جیسے شہر میں جہاں نہاری کی سینکڑوں دکانوں سمیت دیسی اور بدیسی پکوانوں کی بھرمار ہے وہاں نہاری جیسے روایتی ڈش کے ساتھ اپنی الگ پہچان بنانا کافی مشکل عمل ہے لیکن زاہد نہاری اپنے ذائقہ اور سروس کے معیار کی وجہ سے اپنی منفرد جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cw8038e404lo", "summary": "آسٹریلیا کے بولر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 کے سیزن کے لیے مچل سٹارک کی خدمات 24.75 کروڑ انڈین روپوں میں حاصل کی ہیں۔ ", "id": "cw8038e404lo", "article": ["مچل سٹارک (دائیں جانب) اور پیٹ کمنز (بائیں جانب) گذشتہ ماہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے", "آسٹریلیا کے بولر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 کے سیزن کے لیے مچل سٹارک کی خدمات 24.75 کروڑ انڈین روپوں میں حاصل کی ہیں۔ ", "منگل کے روز دی جانے والی سٹارک کی اس بولی نے اس سے قبل سب سے مہنگے کھلاڑی اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ریکارڈ توڑا ہے جنھیں 20.5 کروڑ میں خریدا گیا۔ ", "دریں اثنا انگلینڈ کے بولر کرس ووکس کو بولی دے کر پنجاب کنگز نے خریدا ہے جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھی ہیری بروک دہلی کیپٹلز میں چلے گئے ہیں۔", "ووکس کی بولی 4.2 کروڑ جبکہ ہیری بروک کی قیمت چار کروڑ انڈین روپے ہے جو پچھلے سال کی ادا کی گئی بولی سے کم ہے۔ ", "نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ میں سائن کیا ہے جبکہ کیوی ٹیم میں ان کے ساتھی راچن رویندرا بھی چنئی سپر کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔ ", "رویندرا کو رواں سال 50 اوور کے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث 1.8 کروڑ انڈین روپے میں لیا گیا ہے۔ ", "انڈیا میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فتح کے بعد ان کے کھلاڑیوں کی مانگ میں اضافے کی توقع تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب آئی پی ایل کی نیلامی میں پہلی بار کپتان اور بولر کمنز کی بولی 20 کروڑ سے زیادہ ہوئی تو ہال میں موجود کئی افراد کی سانسیں شدید حیرانی سے تیز ہو گئیں۔", "واضح رہے کہ مچل سٹارک 2015 کے بعد پہلی بار 2024 میں آئی پی ایل میں شرکت کریں گے۔", "33 سالہ سٹارک نے آٹھ سال سے ٹی 20 مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تاہم ان کی بولی کے لیے ممبی انڈینز اور دہلی سے شروع ہونے والا ٹاکرا گجرات ٹائٹنز اور کلکتہ رائیڈرز کے درمیان کانٹے کی بولی پر ختم ہوا۔", " آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے دیگر کھلاڑیوں کی بولی بھی دلچسپی سے خالی نہیں۔ ", "سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان 30 سالہ کمنز کے لیے بولی کی گویا جنگ ہوئی جس کے بعد بلاخر وہ سن رائزرز حیدرآباد کے حصے میں آئے۔", "آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ بھی چھ کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کی بولی کے بعد سن رائزرز کے حصے میں آ گئے۔ یاد رہے ٹریوس ہیڈ ورلڈ کپ فائنل میں انڈیا کے خلاف کھیلنے والے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ", "رائل چیلینجرز بینگلور(RCB) نے ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کو ساڑھے گیارہ کروڑ کی بولی میں حاصل کیا جبکہ ان کے ساتھی، آل راؤنڈر روومین پاول کو راجستھان رائلز نے 7.40 کروڑ میں خریدا۔", "انگلینڈ کے بولر کرس ووکس کے لیے 4.2 کروڑ انڈین روپے کی بولی دے کر پنجاب کنگز نے خریدا", "ممبئی نے جنوبی افریقہ کے بولر جیرالڈ کوٹزی اور سری لنکا کے بائیں بازو سے کھیلنے والے دلشان مدوشنکا کو بالترتیب پانچ کروڑ اور 4.6 کروڑ میں سائن کیا ہے۔ ", "2024 کی آئی پی ایل نیلامی میں سب سے مہنگے انڈین کھلاڑی فاسٹ بولر ہرشل پٹیل ہیں۔ ہرشل پٹیل کے لیے بولی ٹائٹنز اور پنجاب کے درمیان شروع ہوئی اور پھر اس میں لکھنو سپرجائنٹ (LSJ) بھی شامل ہو گیا تاہم پنجاب نے ہرشل کے لیے 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کی بولی دے کر انھیں اپنے سکاڈ میں شامل کر لیا۔ ", "انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ اور لیگ سپنر عادل رشید کی بولی تاحال نہ ہو سکی تاہم امکان ہے کہ جلد ہی انھیں بھی نیلامی میں اٹھایا جا سکتا ہے۔", "آئی پی ایل کے سیزن 2024 کے لیے کروڑوں کی بولی اپنے نام کروانے والے کچھ ایسے نام بھی ہیں جو انڈین ٹیم کا حصہ نہ ہونے کے باوجود کرکٹ فرنچائزز کے منظور نظر رہے۔ ", "سمیر رضوی، کمار کوشنگرا اور شبھم دوبے تاحال قومی ٹیم میں تو شامل نہیں ہو سکے لیکن ان تینوں ’ان کیپڈ‘ کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کی نیلامی میں اونچی بولی حاصل کر کے حیران کر دیا۔ ", "شبھم دوبے کے لیے پہلے تو کیپٹلز نے بولی لگائی لیکن پھررائلز نے ان کو پانچ کروڑ 80 لاکھ میں خرید لیا۔ جبکہ سمیر رضوی نے آٹھ کروڑ 40 لاکھ کی بولی پر سائن کیے۔ ", "کمار کوشنگرا کو کیپیٹل نے سات کروڑ 20 لاکھ میں اپنے نام کر لیا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cqvq99wwz3go", "summary": " دبئی اور جبل علی کی بندرگاہیں اب بہت پرہجوم ہو چکی ہیں اور اب اگر ابوظہبی گروپ منصوبے کے تحت کراچی بندرگاہ میں برتھوں کو وسعت دیتے ہوئے انھیں مزید گہرا کرتا ہے تو پاکستان خطے کے دوسرے پورٹس سے آنے والے سامان کے لیے مرکز بن سکتا ہے۔", "id": "cqvq99wwz3go", "article": ["پاکستان کے سنگین ہوتے معاشی بحران کے دوران گذشتہ دنوں ایک بڑی پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب ابوظہبی کے ’اے ڈی پورٹس‘ گروپ کی جانب سے پاکستان میں بندرگاہوں کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔ ابوظہبی گروپ کا یہ معاہدہ 50 سالوں کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ طے پایا ہے جس کے تحت یہ گروپ کراچی بندرگاہ پر ایک ٹرمینل کو ڈویلپ کرے گا۔", "اس کے علاوہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے درمیان ریل رابطے کے لیے بھی یہ گروپ سرمایہ کاری کرے گا اور ایک سپیشل اکنامک زون بھی اسی منصوبے کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ابو ظہبی گروپ کی جانب سے اس منصوبے کے لیے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں سب سے نمایاں ’کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ‘ کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ ", "ابوظہبی گروپ کی جانب سے پاکستان میں جہاز رانی اور بندرگاہوں کے شعبے میں اس سرمایہ کاری اور اس کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب پاکستان مالی بحران کا شکار ہے اور تمام دوسرے معاشی اشاریوں کی طرح ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی تیزی سے تنزلی ہوئی ہے۔ ", "پاکستان میں سرمایہ کاری کے تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری 21 فیصد کمی کے بعد محض 1.3 ارب ڈالر تک محدود ہو گئی ہے۔ ابوظہبی گروپ کی جانب سے کیا جانے والا معاہدہ ایک ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب حکومت کی جانب سے اقتصادی بحالی کے منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے لیے ایک سہولت کاری کونسل بھی حال ہی میں قائم کی گئی ہے اور اس کی اپیکس کمیٹی میں ملک کے آرمی چیف بھی بطور رکن شامل ہے۔ ", "وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کی 33 برتھیں ہیں جن میں سے صرف کچھ برتھیں ابو ظہبی گروپ کو دی گئی ہیں تاکہ وہ انھیں ڈویلپ کرنے کے لیے اس میں سرمایہ کاری کریں۔ ", "ابو ظہبی کے ’اے ڈی پورٹس گروپ‘ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ جو معاہدہ طے پایا اس کے بارے میں ابو ظہبی کے حکام نے بھی سرکاری طور پر ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق گروپ کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کنٹینر ٹرمینل کے لیے پچاس سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت گروپ کراچی پورٹ کے ’ایسٹ وہارف‘ میں برتھ چھ سے نو تک کراچی گیٹ وے کنٹینر ٹرمینل تعمیر کرے گا۔", "اس معاہدے کے تحت سرمایہ کاری انفراسٹرکچر اور سپر سٹرکچرز کی تعمیر میں کی جائے گی جس کے لیے بڑی سرمایہ کاری سنہ 2026 کے لیے ہو گی۔ اس منصوبے کے تحت برتھوں کی گہرائی زیادہ ہو گی اور کنٹینر سٹوریج میں توسیع کے ذریعے کنٹینر کپیسٹی (کنٹینر رکھنے کی صلاحیت) ساڑھے سات لاکھ سے دس لاکھ سالانہ ہو جائے گی۔ ", "اعلامیے کے تحت یہ توسیع و ترقی کراچی کی میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کی حیثیت کو مزید بڑھا دے گا۔ اس کے علاوہ ایک خصوصی اکنامک زون کا منصوبہ بھی ہے اور کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کےد رمیان ریل رابطے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔", "واضح رہے کہ ابو ظہبی کا اے ڈی پورٹس گروپ 2006 میں قائم ہوا تھا جو ابو ظہبی کو دنیا کے دوسرے خطوں سے ملاتا ہے۔ گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پورٹس، اکنامک سٹیز (شہروں) اور فری زونز کے کلسٹر چلاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ دنیا بھر میں دس بندرگاہوں اور ٹرمینلز کو بھی آپریٹ کر رہا ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستان میں جہاز رانی کے شعبے کے ماہر عاصم اقبال نے اس معاہدے اور اس سے جڑے معاملات پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ابو ظہبی کا اے ڈی پورٹس گروپ پاکستانی بندرگاہوں پر ٹرمینل چلانے والا پہلا نجی گروپ نہیں ہے۔ ", "انھوں نے کہا جو برتھیں اے ڈی پورٹس گروپ کو دی جا رہی ہیں، اُن میں سے دو برتھیں پہلے ایک نجی گروپ ’پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل‘ کے پاس تھیں۔ ’پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل‘ کے ساتھ معاہدہ رواں برس 17 جون کو ختم ہو گیا تھا جس میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔ ", "انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس گروپ کی جانب سے معاہدے میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی تاہم یہ درخواست قبول نہیں کی گئی۔ ", "عاصم کے مطابق حال ہی میں ہونے والے نئے معاہدے کے تحت ابوظہبی گروپ کے پاس اب ’پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل‘ کے مقابلے میں دو برتھیں زیادہ ہوں گی۔ انھوں نے ابوظہبی گروپ سے پہلے دو کنٹینر ٹرمینلز چینی کمپنیاں چلا رہی ہیں جن میں سے ایک ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل ہے اور دوسرا کراچی انٹرنینشل کنٹینر ٹرمینل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِسی طرح پورٹ قاسم پر دبئی کا گروپ ’دبئی پورٹس‘ ایک ٹرمینل چلا رہا ہے۔ ", "عاصم اقبال نے کہا ابوظہبی کا گروپ اور دبئی پورٹس ایک دوسرے کے ساتھ بندرگاہوں کے شعبے میں مسابقت کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دبئی پورٹس تو پہلے سے پاکستان میں موجود ہے اور اب ابو ظہبی کی ’اے ڈی پورٹس‘ نے بھی پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔ ", "ابو ظہبی گروپ کے کراچی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل بنانے کے معاہدے کے بارے میں پاکستان کے بحری امور کے وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کراچی پورٹ کا ایک کنٹینر ٹرمینل چلانے کا معاہدہ ’پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل‘ کے ساتھ تھا جو 2002 میں 21 سال کی مدت کے لیے ہوا تھا، یہ معاہدہ اب ختم ہونے کے بعد ٹرمینل کراچی پورٹ ٹرسٹ کو مل گیا ہے۔ ", "انھوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ کراچی پورٹ کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ا بوظہبی پورٹ گروپ سے معاہدے میں کے پی ٹی کو فی کنٹینر 18 ڈالر کی رائلٹی ملے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاہدے سے ٹرمیینل سے ریونیو بھی مزید بڑھے گا۔ ", "پورٹس اور شپنگ کے ماہر عاصم اقبال نے کہا اس معاہدے سے سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہو گا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت برتھوں کی گہرائی اور ٹرمینل میں توسیع کے بعد دو جہاز اس پر لنگر انداز ہو سکیں گے۔ انھوں نے کہ اس سے پہلے ایک ہفتے میں ایک جہاز آ رہا تھا۔ ", "انھوں نے مزید کہا کہ ’اب جب کہ اس ٹرمینل کو ٹرانشپمنٹ مرکز بنانے کی بات ہو رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جہاں سے بڑا جہاز سامان لے جا سکے گا، جس کا مطلب ہے کہ دوسری بندرگاہوں سے چھوٹے جہازوں میں سامان یہاں لایا جائے گا اور پھر بڑے جہاز میں اسے لاد کر منزل مقصود پر لے جایا جائے گا۔ ", "انھوں نے کہا کہ ٹرانسشپمنٹ کارگو دبئی اور جبل علی کے پورٹس میں بٹا ہوا ہے لیکن وہاں پر اب بہت زیادہ ہجوم ہو چکا ہے تو اگر ابوظہبی گروپ منصوبے کے بعد اسے ڈویلپ کرتا ہے تو ٹرانسشپمنٹ کے ذریعے پاکستان خطے کے دوسرے پورٹس سے آنے والے سامان کے لیے مرکز بن سکتا ہے، جس سے پاکستان کے بندرگاہوں کے شعبے کو فائدہ ہو گا۔ ", "پاکستان میں تجارتی شعبے کے ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو زبیر موتی والا نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر منصوبے کے بعد ٹرانسشپمنٹ کارگو شروع ہوتا ہے تو اس کا پاکستان کے بیرونی تجارت کے شعبے کو تو فائدہ ہو گا بلکہ اس کے ساتھ خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔ ", "انھوں نے کہا کہ فی الوقت چھوٹے جہازوں سے پہلے کارگو دبئی اور ابو ظہبی پہنچایا جاتا ہے جہاں پر اس وقت بہت زیادہ رش ہو چکا ہے اگر یہاں پر بڑا جہاز لنگر انداز ہوتا ہے تو اس کے فوائد پاکستان کو بیرونی تجارت کے شعبے میں ہو سکتے ہیں۔ ", "عاصم اقبال کے مطابق یہ سرمایہ کاری اسی سلسلے کی ایک کڑی لگتی ہے جس کے بارے میں حکومت کہتی چلی آ رہی ہے کہ خلیجی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری جلد ہو گی۔ انھوں نے کہا پہلے خلیجی ممالک کی جانب سے کیش امداد دی جاتی رہی ہے لیکن اب انھوں نے اس کا طریقہ کار بدل دیا ہے۔ ", "’اب ایک فزیکل ایسٹ (پاکستان کا اثاثہ) اُن کے پاس ہو گا جس میں وہ سرمایہ کاری کریں گے۔‘ ", "انھوں نے کہا اس سے ایسوسی ایٹ بزنس بڑھے گا اور متعلقہ شعبے کو بھی فائدہ ہو گا۔", "زبیر موتی والا کے مطابق ابوظہبی کی یہ سرمایہ کاری ایک مثبت پیغام دنیا بھر میں بھیجے گی کہ پاکستان میں حالات سرمایہ کاری کے لیے اتنے زیادہ خراب نہیں ہیں ۔ تاہم انھوں نے کہا اگر ابوظہبی کے گروپ کی جانب سے پاکستان میں ایک ایسے وقت میں سرمایہ کاری ہوئی ہے کہ جہاں رسک بہت زیادہ ہے تو اس کا فائدہ انھیں بھی ہو گا کیونکہ جہاں رسک زیادہ ہوتا ہے وہاں پر زیادہ فائدہ حاصل ہونے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cw4xv3pwkvdo", "summary": "شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے رواں ماہ متوقع دورہ روس بارے میں جیسے ہی خبر سامنے آئی تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔", "id": "cw4xv3pwkvdo", "article": ["شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے رواں ماہ متوقع دورہ روس بارے میں جیسے ہی خبر سامنے آئی تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔", "امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن شمالی یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت اور اسے ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنے کے امکان پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔", "بظاہر شمالی کوریا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کا ممکنہ معاہدہ ایک مضبوط آپشن ہو سکتا ہے۔", "روس کو یوکرین کی جنگ جاری رکھنے کے لیے ہتھیاروں، خاص طور پر گولہ بارود اور توپ خانے کی اشد ضرورت ہے، اور شمالی کوریا کے پاس یہ سب خاصی مقدار میں موجود ہے۔", "دوسری طرف، پابندیوں کے شکار شمالی کوریا کو پیسے اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ تین سال سے زیادہ کی سرحدی بندش، اور سنہ 2019 میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے نے شمالی کوریا کو کہیں زیادہ الگ تھلگ کر دیا ہے۔", "اور ان تمام عوامل نے شمالی کوریا اور روس کو ایک دوسرے کے زیادہ قریب آنے اور معاملات کو آگے بڑھانے کے امکانات کو مزید روشن اور واضح کر دیا ہے۔ امریکہ کچھ عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ہتھیاروں کے معاہدے کے بارے میں خبردار کرتا رہا ہے، لیکن اب کم جونگ اُن اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ممکنہ ملاقات اس معاملے کو ایک نئی نہج پر پہنچا سکتی ہے۔", "فی الوقت امریکہ کی واحد ترجیح شمالی کوریا کے ہتھیاروں کو یوکرین میں فرنٹ لائن تک پہنچنے سے روکنا ہو گی، لیکن یہاں سیئول میں تشویش اس بات پر ہے کہ روس کو اپنے ہتھیار فروخت کرنے کے بدلے میں شمالی کوریا کو کیا ملے گا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "موجودہ مایوس کن صورتحال میں روس کے ساتھ اس ممکنہ معاہدے کو نظر میں رکھتے ہوئے کم جونگ اُن بڑے معاشی فائدے کی اُمید میں ہوں گے۔", "اس بات کے بھی انکانات ہیں کہ شاید وہ روس سے فوجی تعاون بڑھانے کا مطالبہ کریں۔ گذشتہ روز جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس سروس نے بریفنگ دی کہ روس کے وزیر دفاع نے روس، چین اور شمالی کوریا کو اُسی طرز کی مشترکہ بحری مشقیں کرنے کی تجویز دی ہے جیسا کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے کی گئیں تھیں۔ یہ وہ مشقیں تھیں جن کی وجہ سے شمالی کوریا میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔", "تاہم مستقبل میں کم جونگ روس سے ہتھیاروں کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔", "لیکن اب تک سب سے زیادہ تشویشناک خواہش کا اظہار جو کم جونگ اُن صدر پوتن سے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ انھیں جدید ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی یا اس ضمن میں رہنمائی فراہم کریں تاکہ انھیں اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ وہ اب بھی اہم سٹریٹجک ہتھیاروں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، خاص طور پر ایک جاسوس سیٹلائٹ اور جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز۔", "تاہم سیئول میں حکام کا خیال ہے کہ اس سطح پر تعاون کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ روس کے لیے سٹریٹجک طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔", "ایشیئن انسٹیٹیوٹ فار پالیسی سٹڈیز کے ریسرچ فیلو یانگ یوک کے مطابق ’اگر روس ممکنہ معاہدے کے بدلے میں شمالی کوریا کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا تب بھی وہ اسے جوہری پروگرام کے لیے مالی مدد فراہم کر سکتا ہے۔‘ ", "ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر روس تیل اور خوراک کی مد میں ادائیگی کرتا ہے، تو وہ شمالی کوریا کی معیشت کو بحال کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے نظام کو بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ یہ ان کے لیے آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ ہے جو ان کے پاس فی الحال نہیں ہے۔‘", "فوجی حکمت عملی اور ہتھیاروں کے نظام کے ماہر یانگ نے مزید کہا کہ ’ہم نے 15 سالوں سے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیٹ ورک بنایا ہے، تاکہ اسے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور تجارت سے روکا جا سکے۔ اب روس، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، اس پورے نظام کو تباہ کر سکتا ہے۔‘", "گذشتہ ایک سال سے بیجنگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کو اس کے ہتھیاروں کے تجربات پر سزا دینے سے انکار کیا ہے۔", "شمالی کوریا بیجنگ کو اپنے اور جنوبی کوریا میں تعینات امریکی افواج کے درمیان ایک مفید بفر زون فراہم کرتا ہے، یعنی وہ پیانگ یانگ کے استحکام کے لیے معنی خیز اقدامات کو یقینی بنائے رکھتا ہے۔", "لیکن پیانگ یانگ ہمیشہ سے صرف چین پر انحصار کرنے کے بارے میں پریشان اور بے چین رہا ہے کیونکہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے اسے مُشکلات کا سامنا ہے۔ اتحادیوں کی تلاش میں روس کے ساتھ، یہ کِم جونگ اُن کو اپنے حامیوں کی تعداد میں اضافے کو ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔", "اور روس سے اچھے تعلقات کی بنا پر شمالی کوریا یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بیجنگ سے کہیں زیادہ مراعات حاصل کر سکتا ہے۔ روسی صدر شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے پیش نظر خاموش رہنے پر راضی ہو سکتے ہیں، جبکہ یہ چینی صدر شی جن پنگ کے لیے بہت مُشکل ثابت ہو گا۔", "کم جان اُن شمالی کوریا کو کبھی بھی آسانی سے معالات کے حل کی جانب جانے نہیں دیتے۔ وہ اپنی سکیورٹی کے بارے خاصے پریشان رہتے ہیں اور ہمیشہ سے ہی بیرون ملک دوروں کو خطرے سے بھرا خیال کرتے ہیں۔ ا", "پنے آخری بین الاقوامی دوروں کے لیے، فروری 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے ہنوئی، اور اپریل 2019 میں صدر پوتن سے ملنے کے لی، وہ بکتر بند ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔ ", "یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات کتنی نجی ہونے کا ارادہ کیا ہے، لیکن امریکہ امید کر رہا ہے کہ اسے ممکنہ ملاقات کی تفصیل عام کر کے وہ اس ملاقات اور ممکنہ ہتھیاروں کے معاہدے کو ناکام بنا سکتا ہے۔", "یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے امریکی حکمت عملی کا ایک حصہ انٹیلیجنس جاری کرنا رہا ہے تاکہ ڈیل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جا سکے۔ شمالی کوریا اور روس نے اب تک ہر اس تجویز کی تردید کی ہے کہ وہ ہتھیاروں کی تجارت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-53952967", "summary": "چین کی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی رہے چین کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔", "id": "c3b7a5e8-6413-4ce5-99e6-aa878980f30f", "article": ["امریکہ میں صدارتی انتخابات سے قبل دو سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹ اور رپبلکن کے قومی کنونشن ووٹروں کے لیے ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ صدارتی امیدواروں کی داخلی پالیسوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔", "لیکن اس برس ان کنونشنوں کے دوران چین کے بارے میں بھی بہت کچھ علم ہوا جس کے آج کل امریکہ سے تعلقات انتہائی دشوار دور سے گزر رہے ہیں۔", "چین کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اندر کام کرنے والے کی افراد نے مجھے بتایا ہے کہ جو بائڈن کا صدارت میں آنا ان کے لیے صدر ٹرمپ کے چار سال مزید اقتدار میں رہنے سے بہت بہتر ہوگا کیونکہ صدر ٹرمپ کا دور انتہائی غیر یقینی ہوسکتا ہے۔", "صدر کی حیثیت سے بائڈن کی چین کے بارے میں پالیسیاں اتنی ہی سخت رہیں گی لیکن یہ کسی دلیل اور حقائق پر مبنی ہوں گے نہ کہ صرف بیان بازی اور سیاسی مفاد پرستی پر۔", "ایک بہت بالکل واضح ہے کہ چین کی کمپنیاں کو یقین ہے کہ امریکی ایوان صدر میں کوئی بھی آئے امریکہ کی چین بارے میں سخت پالیسیاں ایسی ہی رہیں گی۔", "چین کمپنیوں کو کونسی تین چیزیں امریکہ کے بارے میں پریشانی کا باعث بن رہی اور وہ اپنے تحفظ کے لیے کیا کر رہی ہیں۔", "ڈیکپلنگ (تعلق منقطع کرنا)", "یہ لفظ آجکل بہت استعمال ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اہلکار اکثر اپنے بیانات اور ٹوئٹر پیغامات میں یہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔", "ڈیکپلنگ کا بنیادی طور پر مطلب ہے کہ امریکہ کے چین سے تین دہائیوں پر محیط تعلقات کو منقطع کرنا۔", "سب ہی راستے کھلے ہیں اور زیر غور ہیں جن میں چین میں قائم امریکی فیکٹریوں کو سپلائی کے جال ختم کر دینا، ٹک ٹاک اور ٹین سینٹ جیسی چینی کمپنیاں جو امریکہ میں چل رہی ہیں انہیں امریکہ سے نکال دینا یا ان کے چینی مالکان کی جگہ امریکی مالکان لگانا۔", "رپبلکن کے سمندر پار گروپ کے سربراہ سولومن یو کا کہنا ہے کہ کسی خیال میں نہ رہیں صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کی صورت میں ڈی کپلنگ کا عمل تیز ہو گا۔", "انھوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ وہ جائز سکیورٹی خدشات ہیں کہ امریکی ٹیکنالوجی کو چرایا جا رہا ہے۔", "لیکن ڈیکپلنگ اتنی آسان نہیں ہے", "جہاں امریکہ بہت سی امریکی کمپنیوں کو چین کی کمپنی ہواوے سے کاروبار نہ کرنے آمادہ کرنے میں کامیاب رہا ہے وہیں اس وجہ سے چینی کمپنیاں کئی اہم صنعتی شعبوں جن میں چپ بنانا اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں خود انحصاری حاصل کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔", "چینی کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک منصوبہ ساز نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھ آ رہا ہے کہ امریکہ پر وہ کبھی بھروسہ نہیں کر سکتے۔ چینی کمپنیاں بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ وہ اپنے کاروباری مفادات کا کس طرح تحفظ کر سکتی ہیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "چین مخالف پالیسیوں میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ان امریکہ میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں کے بارے میں نئی سفارشات مرتب کی ہیں جن کے تحت انہیں سنہ 2022 تک نئے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہو گی۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو ان پر پابندی بھی عائد کی جا سکے گی۔ ہو سکتا ہے کہ جو بائڈن کی انتظامیہ ایسی پابندیاں نہ لگائے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی جانچ پڑتال اور ان کے بارے میں سفارشات کا لب و لہجہ اتنا ہی سخت رہے گا۔ ", "ہانگ کانگ میں قائم جی ایف ایم کمپنی کے سرمایہ کاری کے مشیر طارق ڈینیسن نے کہا کہ 'ایک ڈیموکریٹ چاہے وہ وائٹ ہاؤس میں ہو، سینیٹ میں ہو یا وہ کانگرس کا رکن ہو اس کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے چین کے خلاف پابندیوں کو واپس لینے میں کا کوئی جواز نہیں ہو گا جب تک کہ دوسری طرف سے کوئی نرمی نہیں دکھائی جاتی۔ ", "امریکہ میں جو چینی کمپنیاں سٹاک مارکیٹوں میں لسٹڈ ہیں ان کے لیے 'ڈی لسٹ' یا ان کا نام حصص بازاروں سے خارج کر دیا جانا کوئی بڑی پریشانی نہ ہو لیکن نئی کمپنیاں امریکہ کے حصص بازاروں میں اپنے حصص جاری کرنے سے گریز کریں گی۔ ", "چین کی ڈیجیٹل فائنانس کی بہت بڑی کمپنی ائنٹ گروپ کی مثال لیں اس نے اسی ہفتے اپنے حصص جاری کیے ہیں۔", "امریکہ میں رجسٹرڈ علی بابا گروپ سے منسلک اس کمپنی نے اپنے حصص فروخت کرنے کے لیے امریکہ کے بجائے شنگھائی اور ہانگ کانگ کے حصص بازاروں کا انتخاب کیا۔", "امریکہ اور چین میں جوں جوں تنازع بڑھتا جائے گا چینی کمپنیاں امریکہ سے دور ہوتی چلی جائیں گی۔", "ڈی گلوبلائزیشن ", "چین گذشتہ تین عشروں سے جاری گلوبلازیشن (عالمگیریت) کے عمل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہے۔ اس سے ہزاروں نہیں لاکھوں اور کروڑوں چینی شہریوں کو اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملی جو صدر ژئی جی پنگ کے چینی خواب کی تکمیل کے لیے بنیاد کی حثیت رکھتا ہے۔ ", "صدر ٹرمپ اصل میں یہ ہی کہہ رہے ہیں کہ اس کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ ان کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ چین امیر سے امیر تر ہو چلا گیا ہے جبکہ امریکہ غریب ہو گیا ہے۔", "صدر ٹرمپ کے دورۂ اقتدار کے دوران 'ڈی گلوبلازیشن' کا رجحان بڑھ گیا ہے جہاں آزاد تجارت کی حوصلہ شکنی کی گئی اور سرحدوں سختیاں کی گئیں۔", "چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں حال ہی میں ایک ادارتی مضمون میں کہا گیا کہ امریکی منصوبہ سازی میں چین کے بارے میں ایک تبدیلی آ چکی ہے۔ گوبل ٹائمز کے مطاق چین اور امریکہ کے تعلقات کی نوعیت دوبارہ طے کرنا ہو گی۔", "گلوبلائزیشن کا ایک قدرتی نتیجہ ایک محفوظ دنیا کا قیام ہے۔", "اگر آپ کسی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہوں اور اس کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ اس سے لڑنا نہیں چاہیں گے یا کم از کم کھلا تصادم نہیں چاہیں گے۔", "ایشیا میں بڑے کاروبار کے لیے ایک سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کہیں دو بڑی عالمی معاشی طاقتوں کے درمیان مسلح جنگ نہ چھڑ جائے اور اس تشویش میں حالیہ ہفتے اس وقت اضافہ ہو گیا جب چین نے جنوبی بحیرہ چین میں دو میزائلوں کو تجربہ کیا۔ یہ سمندری راستے جو بڑے منافع بخش ہیں لیکن اتنے ہی متنازع بھی۔", "چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تبدیلی نہ صرف ان دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ باقی تمام دنیا کے لیے بھی خطرے کا باعث ہیں۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/crg7rng4l97o", "summary": "پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ", "id": "crg7rng4l97o", "article": ["پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ", "سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کی اے ٹیم کے کپتان یش دھول نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے غلط ثابت ہوا۔", "انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 352 رنز بناتے ہوئے انڈیا کی اے ٹیم کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا۔", "ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان جلد ہی پہلی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہوا اور انڈیا کی پہلی وکٹ 64 رنز پر گر گئی۔ ", "پاکستانی بولرز کے اٹیکنگ انداز نے انڈین بلے بازوں کو وکٹ پر جمنے نہ دیا اور انڈیا کی پوری ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ", "ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز بنائے لیکن سائی سدھرشن 29 رنز بنانے کے بعد ارشد اقبال کو وکٹ دے بیٹھے۔", "اس کے کچھ دیر بعد نیکن جوس کی 11 رنز کی اننگز محمد وسیم جونیئر کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔", "اس مرحلے پر ابھیشک کا ساتھ دینے کپتان یش دھول آئے اور دونوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرتی، سفیان مقیم نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے ابھیشک کو چلتا کیا۔", "انڈین ٹیم کا مجموعی سکور 157 تک پہنچا ہی تھا کہ نیشانت سندھو بھی 10 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد انڈین اے ٹیم کے کپتان یش دھول بھی صرف 39 رنز بنانے کے بعد سفیان کو وکٹ دے بیٹھے۔", "اس کے بعد پاکستانی بولر مہران ممتاز نے وکٹ کیپر دھروو جوویل اور ریان پراگ کی وکٹیں حاصل کر لی جبکہ سفیان مقیم نے ہرشت رانا کو آوٹ کر کے پاکستان کو آٹھویں وکٹ دلائی۔", "راج وردھن بھی آتے ہی صرف 11 رنز بنا کر ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ", "پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور مہران ممتاز نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "پاکستانی اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پاور پلے میں فیلڈ کا فائدہ اٹھایا اور 17 اوورز میں 121 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ ", "اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب صائم 51 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔", "صاحبزادہ فرحان نے 62 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔", "پاکستان کی ٹیم کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب 183 کے مجموعے پر عمیر بن یوسف کے آؤٹ ہونے کے بعد قاسم اکرم اور کپتان محمد حارث بھی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی اے ٹیم 187 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ", "اس موقع پر ایسا لگا جیسے پاکستان کی اننگ جلد ہی ختم ہو جائے گی لیکن اس وقت پاکستانی بلے باز طیب طاہر نے آتے ہی وکٹ پر جارحانہ انداز سے انڈین بولرز کا مقابلہ کیا۔ ", "انھوں نے نوجوان کھلاڑی مبصر خان کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 126 رنز کی شاندار شراکت بنانے کے ساتھ ساتھ عمدہ سنچری بھی سکور کی۔", "وہ 71 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 108 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔", "میچ کے اختتامی اوورز میں محمد وسیم جونیئر نے کچھ جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستان اے ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز کا مجموعی سکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔", "انڈیا کی اے ٹیم کی جانب سے ریان پراگ اور راج وردھن ہنگارگیکر دو، دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے۔", "پاکستان اے نے میچ میں 128 رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنگ ایشیا کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع بھی کر لیا۔", "یاد رہے کہ 2019 میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی اے ٹیم نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے ہرایا تھا۔ اس ٹیم کے کپتان سعود شکیل تھے۔", "پاکستان اے ٹیم کی جانب سے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔۔۔کوئی آج دن اچھا ہونے کی بات کر رہا ہے تو کوئی ایک ہی دن میں کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کے لیے دو بڑی خوشخبریوں کا ذکر کر رہا ہے۔", "ایسے میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اب تو میں بس بے صبری سے 15 اکتوبر کو انڈیا اور پاکستان کے میچ کا انتظار کر رہا ہوں۔ بابر اعظم پورے انڈیا کے سامنے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائیں۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور ان کی صلاحیت پر یقین ہے کہ وہ اللہ نے چاہا تو جیت کر آئے گے۔‘", "ایک جذباتی کرکٹ فین نے ورلڈ کپ 2023 کے پرومو کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے ہمیں پرومو سے ہٹایا ہم نے آپ کو فائنل سے نکال باہر کیا۔‘", "ایک صارف نے طیب طاہر کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’پہلے سعود شکیل اور اب طیب طاہر ہمیں بچانے والے ثابت ہوئے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cq5y4987r90o", "summary": "کوہ پیمائی کی دوران فراسٹ بائٹ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کی وجہ سے انسانی جلد اور اس کے نیچے موجود خون کی نالیاں منفی درجہ حرارت کی وجہ سے جمنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آصف کے دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں، اُن کی ناک اور دونوں پاؤں فراسٹ بائٹ کی وجہ سے متاثر ہوئے۔", "id": "cq5y4987r90o", "article": ["’اگر اسرافیل نا پہنچتا تو میں عزرائیل کے ساتھ کہیں جا چُکا ہوتا‘۔", "یہ الفظ ہیں پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر آصف بھٹی کے جو نانگا پربت کے کیمپ فور میں سات ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر ’سنو بلائنڈنیس‘ کا شکار ہوئے اور 24 گھنٹے سے زیادہ اُسی مقام پر پھنسے رہے۔ ", "تقریباً ایک دن کے بعد آصف نے آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل عشورلی کی مدد سے نیچے کا سفر شروع کیا تھا۔ ", "ڈاکٹر آصف بھٹی نے ریاضی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور وہ سنہ 2006 سے اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اُن کی اہلیہ بھی پی ایچ ڈی ہیں اور ان کے تین بیٹے ہیں۔", "آصف نے بتایا کہ وہ اپنے طلبہ کو مختصر سیر، ابتدائی سطح کے ٹریکنگ ٹرپس، اور پھر ایڈوانس لیول ٹریکنگ، جیسے نانگا پربت بیس کیمپ، راکا پوشی بیس کیمپ، واخان کوریڈور وغیرہ کے لیے لے جاتے تھے۔", "ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ’آصف نے مُجھ سے دوسری شادی کی ہے پہلی شادی انھوں نے پہاڑوں سے کی ہوئی ہے۔‘", "الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق اس سے قبل ڈاکٹر آصف بھٹی نے آٹھ ہزار میٹر سے اونچی براڈ پیک بھی سر کرنے کی کوشش کی مگر انھیں اس میں کامیابی نہیں ملی تھی۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اس سے پہلے وہ سات ہزار میٹر سے بلند سپانٹک چوٹی کو سر کرنے کے علاوہ پانچ اور چھ ہزار میٹر کے کئی پہاڑ سر کر چکے ہیں۔", "ڈاکٹر آصف نے کہا کہ ’ایسا نہیں تھا کہ میں بس ایک دن نیند سے جاگا اور نانگا پربت سر کرنے کے لیے نکل پڑا میرے پاس 20 سال کا تجربہ ہے۔‘", "ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ ’نانگا پربت سے مجھے عشق ہے اور میں گزشتہ 15 سال سے متعدد مرتبہ نانگا پربت پر جا چُکا ہوں حتٰی کہ میرے تینوں بیٹے بھی نانگا پربت کے بیس کیمپ تک جا چُکے ہیں۔‘", "ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ اس مرتبہ کوہ پیمائی میں اُن کے اُستاد کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار بھٹی نے اُنھیں نانگا پربت کے سمٹ کے لیے کہا۔ ", "واضح رہے کہ کرنل عبدالجبار بھٹی پاکستان کے نامور کوہ پیماؤں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، براڈ پیک اور جی ٹو سر کر رکھی ہیں۔ ", "ڈاکٹر آصف بھٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میرے نانگا پربت پر پھنس جانے اور سنو بلائنڈنس کا شکار ہونے کے بعد میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ شاید میں اکیلا تھا مگر ایسا نہیں تھا میں ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ تھا اور میرے ساتھ ایک ہائی ایلٹیچیوڈ پورٹر بھی تھے، ہاں یہ ضرور ہوا تھا کہ میں اُن سے پہلے نانگا پربت کے کیمپ فور پر پہنچ گیا تھا۔‘", "ڈاکٹر آصف کے مطابق ’میری ٹیم مُجھ سے پہلے نانگا پربت کے بیس کیمپ کے لیے نکل چُکی تھی اور میں نے اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز آٹھ جون کو کیا۔ 10 جون کو ایک دن آرام کے بعد میں نانگا پربت پر 4900 میٹر کی بلندی پر موجود کیمپ ون پر گیا، ایک رات گُزارنے کے بعد واپس آ گیا۔‘", "یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ کوہ پیما اپنے آپ کو کسی بھی چوٹی کو سر کرنے سے پہلے وہاں کے موسم سے خود کو عادی بنانے کے لیے چوٹی پر موجود کیپمس پر یا اُونچائی کی جانب جاتے اور واپس آجاتے ہیں اور جب موسم اور حالات کے ساتھ وہ اپنے آپ کو مکمل فٹ سمجھتے ہیں تو تب وہ چوٹی کو سر کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں جسے ٹیکنیکل زبان میں سمٹ کو ’ایگزیکیوٹ‘ کرنا کہتے ہیں۔", "ڈاکٹر آصف بھٹی بھی 10 جون کی کوشش کے بعد 12 جون کو نانگا پربت کے کیمپ ون پہنچے جہاں موسم خراب ہونے پر اُنھیں 18 جون تک قیام کرنا پڑا۔ ", "موسم ٹھیک ہوتے ہی انھوں نے 19 جون کو ایک اور کوشش کی۔ 20 جون کو وہ 5900 میٹر تک پہنچے اور 21 جون کو کیمپ واپس آئے۔ اسی دوران ناروے کی نامور کوہ پیما کرسٹن ہریلا، جو کے ساجد سدپارا کے ساتھ تھیں، نے نانگا پربت کو سمٹ کیا اور واپس بیس کیمپ پہنچیں۔", "ڈاکٹر آصف کے مطابق اُنھوں نے 30 جون کو یہ فیصلہ کیا کہ اب وہ سمٹ کی کوشش کریں گے۔ رات میں موسم صاف ہوتے ہی اُنھوں نے کیمپ ون سے کیمپ ٹو کا سفر کیا۔ ایک دن کے آرام کے بعد اُنھوں نے کیمپ ٹو سے کیمپ تھری کا سفر کیا۔ ", "لیکن ڈاکٹر آصف کی طبعیت بگڑ گئی اور جب اُنھیں سنو بلائنڈنس کا سامنا کرنا پڑا تب اُنھوں نے فیصلہ کیا کہ ’اب آگے نہیں واپس نیچے بیس کیمپ جانا ہے۔‘ ", "ڈاکٹر آصف نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جب میں نے کیمپ تھری سے فور کی جانب اپنا سفر شروع کیا تو موسم اچھا تھا مگر رات کا وقت تھا اور چاند 16ویں کا تھا، چاند کی چمک کی وجہ سے پہلے مجھے تکلیف شروع ہوئی اور جب ایک دم سے تیز ہوائیں چلنے لگیں تو میری آنکھیں دھندلا گئیں۔‘", "ڈاکٹر آصف کے مطابق ’یہ وہ وقت تھا کہ جب میں ٹھیک سے دیکھ نہیں پا رہا تھا، میں سُرخ اور پیلے رنگ میں فرق بھی نہیں کر پا رہا تھا، باوجود کوشش کے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب مجھے مدد کی ضرورت ہے اور میں نے بیس کیمپ سے ریڈیو کی مدد سے رابطہ کیا اور اُنھیں اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔‘ ", "ڈاکٹر آصف نے جب بیس کیمپ پر مدد کی اپیل کی تب صبح کے چار بج رہے تھے۔ اُن کے پورٹر اُن تک نہیں پہنچ پائے۔", "ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ ’میں نے یہ سمٹ آکسیجن کے بغیر کرنا تھی لیکن میں احتیاط کی غرض سے وہ بھی سامان میں شامل کیا تھا، مگر کیمپ فور پر میرے پاس نا تو میرا آکسیجن سلنڈر تھا، نا میرا خیمہ اور نا ہی پینے کے لیے پانی کا بندوبست، یہ تمام چیزیں میرے ہائی ایلٹیچیوڈ پورٹر کے پاس تھیں جو مجھ تک نہیں پہنچ سکا۔‘", "کوہ پیما محبوب علی کے مطابق سنو بلائنڈنیس کوہ پیمائی کے دوران کوہ پیماؤں کو متاثر کرنے والی ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں بُری طرح متاثر ہوتی ہیں۔", "ان کا کہنا ہے کہ نانگا پربت جیسے بلند پہاڑوں پر سنو بلائنڈنیس کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے اور اس خطرے سے بچاؤ کے لیے خصوصی قسم کی عینک استعمال کی جاتی ہے۔", "محبوب علی کا کہنا تھا کہ ’برف پر جو دھوپ پڑتی ہے اس میں چمک بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس سے بہت تیز ریفلیکشن یا عکس پیدا ہوتا ہے جو آنکھوں کو خراب کرتا ہے۔ اس کی دوسری وجہ تیز ہوا کا چلنا ہوتا ہے جو آنکھوں کے اوپری حصے کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے آنکھوں میں جلن پیدا ہوتی ہے اور آنکھیں کھولنا ممکن نہیں رہتا۔‘", "محبوب علی کے مطابق ’وقتی طور پر اس سے مسائل ہوتے ہیں بالخصوص اتنی بلندی پر تو بہت زیادہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ جب اتنی بلندی پر آنکھیں کھولنا ممکن ہی نہ ہو تو یہ خطرے کی بات ہوتی ہے۔‘", "ڈاکٹروں کے مطابق سنو بلائنڈنیس ’فوٹو کیریٹائٹسائر‘ کی ایک شکل ہے جو برف اور برف سے منعکس یا ری فلیکشن سے ہونے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ شمالی اور جنوبی قطب کے علاقوں میں یہ بیماری عام ہے۔ یہ مکمل طور پر قابل علاج اور اکثر وقتی ہوتی ہے۔", "یاد رہے نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے مگر اس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے۔ اس چوٹی کو فتح کرنے کی خواہش میں اب تک 86 کوہ پیما زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس پر ہلاکتوں کی شرح 21 فیصد ہے۔", "ڈاکر آصف کو سنو بلائنڈنس کے ساتھ ایک اور جو مسئلہ ہوا وہ یہ تھا کہ وہ کُچھ باتیں بھول بھی گئے۔", "ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ ’اب آہستہ آہستہ مجھے فراسٹ بائٹ کا سامنا تھا جس کی وجہ سے میری ناک اور میرے ہاتھوں کی اُنگلیاں اور پاؤں متاثر ہونا شروع ہوئے، میں اپنے جسم کو گرم رکھنے کی کوشش میں تھا اور میرا مقابلہ نانگا پربت کی جما دینے والی تیز ٹھنڈی ہواؤں سے تھا۔‘", "کوہ پیمائی کی دوران فراسٹ بائٹ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کی وجہ سے انسانی جلد اور اس کے نیچے موجود خون کی نالیاں منفی درجہ حرارت کی وجہ سے جمنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ", "ڈاکٹر آصف کے دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں، اُن کی ناک اور دونوں پاؤں فراسٹ بائٹ کی وجہ سے متاثر ہوئے۔", "ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ ’میں نانگا پربت پر صبح چار بجے برف پر ہی لیٹ گیا، میرا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی مدد نہیں پہنچتی تو میں تھوڑے آرام کے بعد اس قابل ہو جاؤنگا کہ میں واپسی کا سفر کر سکوں گا، مگر جب مجھے اسرافیل نے جگایا اور پوچھا کہ کیسے ہو تو میں نے اُنھیں کہا ہاں میں ٹھیک ہوں اور بس ابھی تو آرام کرنے کے لیے لیٹا ہوں، تو اسرافیل میں مجھے جھنجھوڑا اور کہا کہ آصف تم یہاں نانگا پربت کے دل میں کیمپ فور پر گزشتہ 24 گھنٹوں سے سو رہے ہو چلوں اُٹھو واپس چلیں۔‘", "ڈاکٹر آصف کے مطابق ’میں دیکھ نہیں پا رہا تھا، ہوا تیز تھی۔‘ ", "اُن کے مطابق اسرافیل اُنھیں چیخ چیخ کر بُلاتے اور کہتے کہ آصف ’لٹس موو‘ یعنی اب ہمیں یہاں سے چلے جانا چاہیے۔ ", "ڈاکٹر آصف کے مطابق جب اسرافیل اُن کے پاس کیمپ فور پر پہنچے تو وہ نانگا پربت سمٹ کرنے کے لیے پُر اُمید تھے اور مکمل فٹ تھے، مگر جس جگہ وہ لیٹے ہوئے تھے اُن سے کُچھ فاصلے پر ایک پولینڈ کے کوہ پیما کی خیمے میں وفات ہو چُکی تھی۔ مگر اسرافیل نے اُن کو یہ بات نہیں بتائی۔ ", "ڈاکٹر آصف نے اس موقع پر کہا کہ ’اگر اسرافیل میری مدد کے لیے وہاں نا پہنچتے تو میں عزرائیل کے ساتھ کہیں اور جا چُکا ہوتا۔‘", "ڈاکٹر آصف نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرافیل نے نانگا پربت کے انتہائی پُر خطر راستوں پر اُن کا آدھا آدھا گھنٹہ بھی انتظار کیا اور اُنھیں سہارا دیتے رہے۔ ", "یہ وہ مقامات ہیں جہاں کوئی بھی کسی کا انتظار نہیں کرتا، کیونکہ ان جگہوں پر متعدد کوہ پیما اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں، اور اسی وجہ سے نانگا پربت کو ’کلر ماؤنٹین‘ یا ’خونی پہاڑ‘ کہا جاتا ہے۔", "ڈاکٹر آصف نے اسرافیل کا شُکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اُس دن اسرافیل اُن کی مدد کے لیے پہنچتے تو آج اپنے والدین اور اپنی بیوی بچوں کے ساتھ نا ہوتے۔", "الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کے مطابق ’آصف بھٹی کو نیچے اترنے میں قدم قدم پر مدد اور سہارے کی ضرورت پڑتی رہی۔ یہ مدد اور سہارا اسرافیل فراہم کر رہے تھے، جس کی بدولت ڈاکٹر آصف بھٹی کسی حد تک خطرے سے باہر نکلے۔‘", "ڈاکٹر آصف نے جہاں اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاوں کا شُکریہ ادا کیا وہیں اُنھوں نے کوہ پیمائی کے شوقین افراد کے لیے یہ پیغام بھی دیا کہ نانگا پربت سمیت آپ جب بھی کسی پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کریں تو اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ ", "ڈاکٹر آصف نے بی بی سی کو بتایا کہ ’گھر والوں کا خیال تو دل و دماغ میں تھا اور ہے بھی مگر کوہ پیمائی اُن کا صرف شوق نہیں بلکہ ایک جنون ہے اور یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔‘ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c3g72556rzno", "summary": "مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان میں کچھ لوگ آمدنی بڑھانے کے مختلف طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ لیکن کیا ہر کسی کے لیے ایسا کر پانا ممکن بھی ہے؟ اور یہ کہ مہنگائی کے اس بحران کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو کیا کرنا چاہیے؟", "id": "c3g72556rzno", "article": ["مہنگائی کے دور میں پاکستان میں کچھ لوگ آمدنی بڑھانے کے مختلف طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔", "مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان میں کچھ لوگ آمدنی بڑھانے کے مختلف طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ لیکن کیا ہر کسی کے لیے ایسا کر پانا ممکن بھی ہے؟ اور یہ کہ مہنگائی کے اس بحران کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو کیا کرنا چاہیے؟", "ایڈیٹر: حسین عسکری ", "میزبان: ثمرہ فاطمہ ", "رپورٹر: نازش فیض ", "فلمنگ: نیر عباس ", "پروڈکشن ٹیم: خدیجہ عارف، ثقلین امام، رفاقت علی، عارف شمیم"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cyrpe564kxxo", "summary": "اولیگارکی ایک ایسی صورت حال ہوتی ہے جب چند لوگ اپنی بے پناہ دولت یا کاروباری مفادات کے ذریعے سیاسی طاقت حاصل کرتے ہیں اور پالیسیوں پر اثر انداز ہونا شروع کر دیتے ہیں۔", "id": "cyrpe564kxxo", "article": ["’انڈیا کی معیشت پر بڑے کاروباری خاندانوں کا غلبہ ہے۔ یہ صورتحال معیشت کے لیے اچھی نہیں ہے۔‘", "’اگر ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا میں کاروباری مسابقت بڑھے اور بڑے کاروباری گروپ اپنی مصنوعات اور خدمات مہنگے داموں فروخت نہ کریں تو ان بڑے کاروباری گروپوں کا سائز کم کرنا ہو گا۔‘", "ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے امریکی ریسرچ گروپ بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے ایک نئے مقالے میں یہ مشورہ دیا ہے۔", "آچاریہ، جو نیویارک یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ہیں، کا کہنا ہے کہ صنعتی ارتکاز (ایک ایسی صورت حال جس میں چند کمپنیاں کسی ملک کی کل پیداوار پر غلبہ رکھتی ہیں) میں 1991 میں لبرلائزیشن اپنانے کے بعد کمی آئی ہے لیکن 2015 کے بعد دوبارہ عروج کا مرحلہ شروع ہوا۔", "تاہم سنہ 2021 میں انڈیا کے پانچ بڑے کاروباری خاندانوں، ریلائنس، اڈانی، ٹاٹا، آدتیہ برلا اور بھارتی ایئرٹیل، کے اثاثوں کا حصہ بڑھ کر تقریباً 18 فیصد ہو گیا۔ سنہ 1991 میں یہ 10 فیصد تھا۔", "ویرل اچاریہ کہتے ہیں ’یہ کمپنیاں نہ صرف بہت چھوٹی کمپنیوں کی قیمت پر پھیلی ہیں، بلکہ یہ پانچ سب سے بڑی کمپنیوں کی قیمت پر بھی بڑھی ہیں۔ کیونکہ اس دوران ان پانچ بڑی کمپنیوں کا مارکیٹ شیئر 18 فیصد سے کم ہو کر نو فیصد رہ گیا۔‘", "وائرل اچاریہ کے مطابق ایسا بہت سی وجوہات کی وجہ سے ہوا جن میں ان بڑی کمپنیوں کی جانب سے چھوٹی کمپنیوں کی خریداری، انضمام اور حصول کے لیے بڑھتی ہوئی بھوک اور حکومت کی جانب سے ایسی صنعتی پالیسی شامل ہے جو پراجیکٹس الاٹ کرنے میں بڑی کمپنیوں کی مدد کرتی ہے۔", "وائرل اچاریہ کے مطابق یہ رجحانات تشویشناک ہیں جو کرونی کیپٹلزم (ایک ایسی صورتحال جس میں کاروبار کو سیاسی رابطوں کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے) کی علامت ہیں۔", "ان کے مطابق ایسے حالات میں کارپوریٹ کمپنیوں کے گروپوں میں غیر قانونی لین دین ہوتا ہے اور جو کمپنیاں حکومت یا سیاسی قیادت کے قریب تر ہوتی ہیں وہ بینکوں سے زیادہ سے زیادہ قرضہ حاصل کرتی ہیں۔", "اس کی وجہ سے ان کمپنیوں کو آسانی سے فنڈز مل جاتے ہیں جبکہ دوسرے حریفوں کے لیے ان کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔", "حال ہی میں، اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ میں گروپ کے ضرورت سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا سوال اٹھایا گیا تھا۔", "اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ کی اس رپورٹ کی وجہ سے اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو میں زبردست کمی آئی اور سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر سٹاک مارکیٹ میں ڈوب گئے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "آئی ایم ایف کے سابق افسر جوش فیلڈمین نے بی بی سی سے اس معاملے پر بات چیت میں کہا کہ ایسی ’قومی چیمپئن کمپنیاں آسانی سے اوور لیوریج ہو جاتی ہیں اور پھر ڈوب جاتی ہیں۔‘", "’اس سے ملکی معیشت کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ ایسا کئی ایشیائی ممالک میں ہو چکا ہے۔ خاص طور پر 1998 میں، یہ انڈونیشیا میں بہت دیکھا گیا تھا۔‘", "ماہر اقتصادیات نوریل روبینی نے پروجیکٹ سنڈیکیٹ کے لیے فروری کے ایک کالم میں انڈیا کے معاشی ماڈل پر تشویش کا اظہار کیا جس میں ’چند بڑے نجی اولیگارک بزنس ہاؤسز کو معیشت کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔‘", "انھوں نے لکھا ’اس پالیسی کی وجہ سے oligarch کاروباری گھرانے پالیسی سازی پر گرفت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انھیں اس کا فائدہ ہوا ہے۔‘", "اولیگارکی ایک ایسی صورت حال ہوتی ہے جب چند لوگ اپنی بے پناہ دولت یا کاروباری مفادات کے ذریعے سیاسی طاقت حاصل کرتے ہیں اور پالیسیوں پر اثر انداز ہونا شروع کر دیتے ہیں۔", "روبینی نے کہا کہ ’ایسے حالات کی وجہ سے جدت ختم ہونے لگتی ہے۔ ملک کی اہم صنعتوں میں اسٹارٹ اپس اور دیگر کمپنیوں کا داخلہ رک جاتا ہے۔‘", "قومی چیمپئن کمپنیاں بنانے کے لیے انڈیا نے جو حکمت عملی اپنائی وہ 1990 کی دہائی میں چین، انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی سے ملتی جلتی ہے۔", "ایسی کمپنیاں ایک بڑا کاروباری گروپ ہوا کرتی تھیں جنہیں ایک خاندان چلاتا تھا۔ ان کو چیبل کہتے تھے۔ ", "سمارٹ فون کمپنی سیم سنگ ایک chaebol (بڑے خاندان کی ملکیت کمپنی) کی ایک مثال ہے۔ ایک زمانے میں جنوبی کوریا کی معیشت پر اس بڑی کمپنی کا غلبہ تھا۔", "آچاریہ کہتے ہیں ’لیکن انڈیا کی طرح، ان ممالک نے اپنی بڑی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے ٹیرف کی شرحوں کا سہارا نہیں لیا۔‘", "دوسری طرف، انڈیا اپنی گھریلو صنعتوں اور بڑے کاروباری گروپوں کو عالمی مسابقت سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحفظ پسند پالیسیاں اپنا رہا ہے۔ اور یہ سب انڈیا کی ان کوششوں کو متاثر کر رہا ہے جس کے تحت ملک کو دنیا کی اگلی فیکٹری بنانا مقصود ہے۔", "آچاریہ اور روبینی دونوں کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی طور پر ابھرنا چاہتا ہے تو اسے ٹیرف کو کم کرنا ہوگا اور ’چائنا پلس ون‘ کے رجحان سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔", "اس رجحان کے تحت بڑی کمپنیاں اپنے مینوفیکچرنگ بیس کو انڈیا اور ویت نام جیسے ممالک میں منتقل کرنا چاہتی ہیں۔", "آچاریہ کا کہنا ہے کہ صنعتی ارتکاز کا گھریلو معیشت پر اثر پڑ سکتا ہے۔ مارکیٹ میں بگ فائیو کی بڑھتی ہوئی طاقت مسلسل بڑھتی ہوئی بنیادی افراط زر کی شرح کو بلند رکھ سکتی ہے۔", "ان کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے پاس قیمتوں کا تعین کرنے کی بے مثال طاقت ہے اور وہ اس معاملے میں صنعت کی دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں برتری کی پوزیشن میں ہیں۔", "قیمتوں کا تعین کرنے کی طاقت کا مطلب یہ ہے کہ یہ بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات کی قیمتیں طویل عرصے تک کم رکھ سکتی ہیں۔ اس سے مسابقتی کمپنیوں کے لیے مارکیٹ میں زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔", "لیکن کچھ دوسرے ماہرین اقتصادیات نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھیں اس تعلق پر شک ہے۔", "فیلڈ مین کہتے ہیں کہ ’اگر بگ فائیو کمپنیاں کسی نئے شعبے میں داخل ہوتی ہیں، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بڑی بن سکتی ہیں لیکن اس شعبے میں مقابلہ بھی بڑھ سکتا ہے اور قیمتیں نیچے آ سکتی ہیں۔‘", "اس کی سب سے بڑی مثال ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی Jio کی ٹیلی کام سیکٹر میں انٹری ہے۔ جیسے ہی جیو اس سیکٹر میں داخل ہوا، اس شعبے میں خدمات کی قیمتیں کم ہو گئیں۔", "بینک آف بڑودہ کے چیف اکانومسٹ مدن سبنویس کہتے ہیں کہ اس نظریے کی حمایت کرنے کے لیے کافی ثبوت نہیں ہیں۔", "وہ کہتے ہیں کہ ’ایئر لائنز سیکٹر کی مثال لیں۔ ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں کی اس شعبے میں موجودگی نہیں ہے۔ اس شعبے میں چھوٹی کمپنیوں کا غلبہ ہے۔ اس کے باوجود کرایہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔‘", "ان کا کہنا ہے کہ صارفین کی سطح پر وہ شعبے جو بنیادی افراطِ زر کی بنیاد ہوتے ہیں (خوراک اور ایندھن کی قیمتوں کو چھوڑ کر) ان میں ان کمپنیوں کی موجودگی نہیں ہے جیسا کہ تفریح، تعلیم، صحت، گھریلو اشیاء، صارفین کی دیکھ بھال وغیرہ۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-59413625", "summary": "تلور کے شکار کو مشرق وسطیٰ کے شاہی خاندان ایک کھیل اور شوق کے طور پر دیکھتے ہیں۔ پاکستان ان شاہی خاندانوں کے اس شوق کو جاری رکھنے کے لیے ہر سال پرمِٹ جاری کرتا ہے جس میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے عرب شیخ پاکستان پہنچتے ہیں لیکن پاکستان ان دوروں سے کیا حاصل کرتا ہے؟", "id": "e2455d86-7e99-456b-81f9-482aa61c5961", "article": ["’معافی وہ مانگیں جن کی غلطی ہے۔ میری غلطی نہیں۔ میرا اللہ سائیں گواہ ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو مجھے دھمکا رہے ہیں۔‘", "یہ بیان 27 برس کے ناظم جوکھیو کا ہے جو انھوں نے اپنے مرنے سے ایک روز قبل ویڈیو پر ریکارڈ کر کے اپنے فیس بُک پر ڈالا تھا۔", "اس بیان کو ریکارڈ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ناظم نے ویڈیو میں بتایا کے ان کا ایک غیر ملکی قافلے سے گاؤں کے اندر تلور کا شکار کرنے پر جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ناظم نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جس پر بعد میں ان کے بقول انھیں اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں۔ ", "جن لوگوں سے ناظم کا جھگڑا ہوا وہ ایک عرب شیخ کے قافلے کا حصہ تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کے مہمان تھے۔ ", "بات بگڑنے سے بچانے کے لیے ناظم کے بھائی افضل جوکھیو انھیں وڈیرے کے فارم ہاؤس پر لے گئے جہاں یہ غیر ملکی مہمان بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔ ", "’میں نے اسے کہا کہ تمھیں ایک دو تھپڑ ماریں گے تو تم خاموشی سے کھا لینا اور معافی مانگ لینا۔‘", "افضل نے کہا کہ فارم ہاؤس پہنچنے پر انھیں اپنے بھائی کو وہیں چھوڑنے اور صبح آنے کا کہا گیا۔ ’میں صبح پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ تمہارا بھائی ایکسپائر ہو گیا۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔‘", "کچھ دیر بعد پولیس نے اسی فارم ہاؤس سے ناظم کی تشدد زدہ لاش برآمد کی۔ اس وقت ناظم کے قتل کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور صوبہ سندھ کے بیشتر حصوں میں باعثِ احتجاج ہے۔ ", "ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد پاکستان کی تلور ڈپلومیسی ایک بار پھر زیرِ بحث ہے۔ ", "جن لوگوں سے ناظم کا جھگڑا ہوا وہ ایک عرب شیخ کے قافلے کا حصہ تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کے مہمان تھے", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "اسی اور نوے کی دہائی میں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تلور کے شکار کے لیے آئے شاہی خاندان کے قافلوں پر بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کی جانب سے حملے کیے گئے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ساتھ تلور کے شکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس دوران زیادہ تر سوالوں کا رُخ اسی طرف ہے کہ آخر پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں تلور کے شکار کو اتنی اہمیت کیوں دیتا ہے؟", "اس کے بارے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سابق سفیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بات ایک کھیل یا شوق کو بطور خیر سگالی پاکستان پروموٹ کرتا ہے کیونکہ انڈیا کی طرح ہمارے پاس نائٹ کلب نہیں جہاں ہم ان خلیجی ممالک سے آئے شاہی خاندان کے ارکان کو لے جائیں۔‘", "’اس لیے تلور کے شکار کو پروموٹ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ عرب ثقافت کا حصہ ہے اور پاکستان اور ان ممالک کے درمیان تعلقات بہتر رکھنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔‘", "نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس سابق سفیر نے کہا کہ ’سندھ اور بلوچستان میں شکار کی جگہوں کو الاٹ کرنا ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے۔ بہت سوچ سمجھ کر اس کا تعین کرنا پڑتا ہے اور پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ اپنے مہمانوں کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جائیں۔‘", "اس شکار کی اہمیت اور خارجہ پالیسی سے تعلق کا اندازہ ایک اور واقعے سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ صحافی سٹیو کول اپنی کتاب ’گھوسٹ وارز‘ میں لکھتے ہیں کہ فروری 1999 میں ایک اماراتی شیخ تلور کے شکار کے لیے اپنے قافلے سمیت جنوبی افغانستان پہنچے۔ اسی دوران امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی یعنی سی آئی اے کو پتا چلا کے اماراتی شیخ کے اس قافلے میں امریکہ کو مطلوب القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن بھی شامل ہیں اور شیخ کے کیمپ میں قیام کر رہے ہیں۔ ", "سٹیو کول لکھتے ہیں کہ ’ایجنسی نے اسی وقت کروُز میزائل کے ذریعے اسامہ بن لادن کو مارنے کا پلان تیار کیا لیکن اماراتی شیخ کی موجودگی کی وجہ سے یہ پلان روکنا پڑا یعنی سفارتی تعلقات خراب نہ کرنے کی خاطر امریکہ نے اپنے سب سے مطلوب ٹارگٹ کو بھی ہاتھ سے جانے دیا۔‘", "’اس خیمے پر میزائل پھینکنے سے نہ صرف یہ کیمپ بلکہ امریکہ کی خلیجی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی بھی تباہ ہو جاتی۔‘", "بظاہر معصوم سا لگنے والا یہ تلور خلیجی ممالک سے آنے والے عرب شیخوں کے لیے خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے شکار کو جہاں مشرق وسطیٰ کے شاہی خاندان ایک کھیل اور شوق کے طور پر دیکھتے ہیں، وہیں یہ تاثر بھی عام ہے کہ اس کا گوشت شہوت انگیز ہوتا ہے حالانکہ اس تاثر کا کسی سائنسی تحقیق سے تعلق نہیں۔ ", "پاکستان عرب شیخوں کے اس شوق کو جاری رکھنے کے لیے ہر سال پرمِٹ جاری کرتا ہے جس میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے عرب شیخ پاکستان پہنچتے ہیں۔ ", "رواں سال اکتوبر میں بھی وزارتِ خارجہ کی طرف سے صرف ابوظہبی سے شاہی خاندان کے 11 ارکان کو پاکستان کے سندھ، پنجاب اور بلوچستان صوبوں میں شکار کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے۔ شاہی خاندان کے یہ رکن نومبر سے فروری کے دوران پاکستان میں تلور کے شکار کے لیے آئیں گے جیسا وہ ہر سال کرتے ہیں۔ ", "اس کے علاوہ شاہی خاندان کے ساتھ آنے والے باز کے پرمِٹ کی فیس بھی پہلے سے طے ہوتی ہے یعنی فی باز ایک ہزار ڈالر فیس طلب کی جاتی ہے۔ اسی باز کی ٹریننگ کے لیے کبوتر کو باز کے آگے اڑا کر اس باز کی تیزی کو پرکھا جاتا ہے کہ وہ کتنی جلدی کبوتر کو دبوچ سکتا ہے اور باز کی اس ٹریننگ کے لیے خاص طور سے مقامی لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔", "محکمہ وائلڈ لائف سے منسلک ایک افسر نے بتایا کہ ’ہم چاہیں بھی تو یہ سلسلہ نہیں روکا جا سکتا کیونکہ یہ پاکستان کی جانب سے خلیج میں اپنے تعلقات بنائے رکھنے کا ایک طریقہ ہے۔‘", "’اس میں ایک فرق واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ اس وقت دو طریقوں سے پاکستان میں تلور کے شکار پر شاہی خاندان کے رکن آتے ہیں۔ ایک حکومت کے ذریعے دیے جانے والے دعوت ناموں پر اور دوسرا ذاتی طریقے سے وڈیروں اور دوستوں کے ساتھ روابط ہونے کی بنیاد پر۔‘", "ایک مشہور قصہ پاکستان کے سابق فوجی آمر ضیا الحق سے منسلک ہے جہاں انھوں نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر چاغی میں آئے ایک سعودی وزیر سے ملاقات کے لیے وقت نکالا جبکہ اس سعودی وزیر نے تمام تر پروٹوکول کو نظر انداز کرتے ہوئے ان سے سرد مہری کا سلوک روا رکھا۔ ", "ضیا الحق سعودی وزیر سے مل کر ایک واقعے کے بعد آنے والے سعودی ردِ عمل کو سنبھالنا چاہ رہے تھے کیونکہ سعودی وزیر کے شکار پر آئے دورے کے دوران ڈیرہ بگٹی ضلع میں شکار پر آئے ہوئے ایک اور سعودی گروپ پر چند افراد نے حملہ کر دیا تھا لیکن سعودی وزیر صدر کے دفتر سے کی جانے والی متعدد فون کالز نہیں اٹھا رہے تھے۔ ", "بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سابق سیکریٹری بلوچستان احمد بخش لہڑی نے بتایا کہ ’اس سے ایک اندازہ یہ بھی ہوتا ہے کہ زیادہ تر خلیجی ممالک سے آنے والے شاہی خاندان کے ارکان ان دوروں کے دوران سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔ ایسا نہ کرنے کے پیچھے بنیادی وجہ کسی قسم کے تنازع کو جنم دینے سے روکنا ہے۔‘", "انھوں نے یہ قصہ اپنی کتاب ’آن دی مڈ ٹریک‘ میں بھی لکھا ہے جو ان کی یادداشتوں پر مبنی ہے۔ ", "اگر تاریخ دیکھیں تو زیادہ تر محققین پاکستان میں تلور کے شکار کی باقاعدہ شروعات سنہ 1973 سے گنتے ہیں۔", "1970 کی دہائی سے باقاعدہ طور پر تلور کے شکار کے لیے خلیجی ممالک سے عرب شیخ اور حکمران خاندانوں کو بلانا شروع کر دیا تھا۔ ان دوروں کو نجی دورے کا نام دیا گیا، جسے پاکستان نے ان ممالک سے اپنے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ", "اسی دہائی میں خلیجی ممالک میں تیل کی پیداوار کے نتیجے میں دولت آئی تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے عرب شیخ نجی دوروں کے لیے پاکستان آنے لگے۔", "تو پھر پاکستان ان دوروں سے کیا حاصل کرتا ہے؟ خارجہ پالیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ان دوروں کا صحیح طریقے سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہا ہے۔ ", "ناظم قتل کیس کے بعد اب تمام نظریں شکار کے اس پورے نظام پر جمی ہوئی ہیں", "دفترِ خارجہ کے ایک سابق ترجمان نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’آپ دبئی اور پاکستان کا پچھلے 25 سال کا موازنہ کر لیں۔ سنہ 1994 میں دبئی میں ریت اور پانی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اوپر سے شدید گرمی رہتی تھی۔ اس وقت ہمیں فون پر خلیجی وزرا ہر ایک چیز کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے اور ان ذاتی تعلقات اور بہتر سفارتی پالیسی کی بنیاد پر دبئی کہاں سے کہاں پہنچ گیا اور 25 سال بعد آپ دیکھ لیں کہ پاکستان کس نہج پر کھڑا ہے۔‘", "سابق ترجمان نے بتایا کہ ’ہم نے کئی بار کوشش کی کہ اس پوری پریکٹس کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے کیونکہ اس سے ہماری خاصی تذلیل ہوتی ہے۔ عرب شہزادہ تمام وزرا کے سامنے اس کا خیال رکھنے والوں کو گھڑی دے جاتا ہے اور صرف ہر حکومت میں حکمرانوں کے ذاتی تعلقات استوار ہو جاتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو پاتا۔ ہماری مزاحمت بھی بیکار رہی اور کہا گیا کہ یہ سلسلہ ختم نہیں ہو سکتا۔‘", "’پاکستان شکار کی پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھا رہا‘", "بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق سربراہ ہارون شریف نے کہا کہ 'یہ تمام دورے پاکستان کے سب سے پسماندہ علاقوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ چاہے وہ سندھ ہو، پنجاب یا بلوچستان۔ تو اس اثر و رسوخ کو ان علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو کہ پاکستان نہیں کر پا رہا ہے۔‘ ", "اس کی ایک مثال رحیم یار خان میں شیخ زید ائیرپورٹ کی ہے جو وہاں کے لوگوں کے لیے شیخ زید نے تعمیر کروایا۔ لیکن اس واضح مثال کے علاوہ دیگر صوبوں میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جس کے بارے میں کہا جا سکے کہ شکار کی یہ اجازت اس علاقے کی فلاح و بہود کے کام آ رہی ہے۔ ", "مثال کے طور پر پسنی میں شیخ کی طرف سے تعمیر کروایا جانے والا سکول اب تک فعال نہیں ہو سکا ہے۔ جبکہ وہیں پاس میں لگایا گیا واٹر پمپ بھی ویسے کا ویسا ہی پڑا ہوا ہے۔ اسی طرح سندھ میں پوچھنے پر بھی کوئی ایسی مثال نہیں ملتی جہاں عوام کے لیے کوئی پانی کا پمپ، کوئی سڑک یا ہسپتال یا کلینک تعمیر کرایا گیا ہو۔ ", "اس کے بارے میں جب عرب شاہی خاندان کے پاکستان میں منتظمین سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ 'شیخ سکول بنوا کر دے سکتے ہیں، اسے چلانا یا بند رکھنا یہاں کی حکومت کا کام ہے۔‘", "دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان بھی ماضی میں تلور کے شکار پر پاکستان آنے والے عرب شیخ اور حکمران خاندانوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔", "ناظم کے بھائی افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ ان پر زور ہے کہ وہ اس معاملے پر سمجھوتہ کر کے بات ختم کر دیں", "سنہ 2016 میں تلور کے شکار پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد اس کے بارے میں انھوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ تلور کا شکار ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا اس کی اجازت نہیں دیتا۔‘ ", "لیکن اب انھی کے دورِ حکومت میں خلیجی ممالک کے رکن کا یہ چوتھا دورہ ہے۔", "نومبر 2020 میں بھی وزیرِ اعظم نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے زور دیا جا رہا ہے۔‘ تاہم انھوں نے بعد میں کئی بیانات میں اپنے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطین کے معاملے کا منصفانہ حل نہیں نکل جاتا۔‘", "اسی سلسلے میں رواں سال فروری میں جب متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی سے شاہی خاندان کے فرد شکار کے لیے پاکستان پہنچے تو پاکستان میں یہی چرچا رہا کہ شکار پر آئے شاہی خاندان کہ رکن پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کروانے کے بارے میں ضرور بات کریں گے لیکن ایسی کوئی بات منظرِ عام پر نہیں آئی۔ ", "پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے کئی بار رابطہ کرنے پر بھی حکومتی پالیسی کے بارے میں بھیجے گئے سوالات کا جواب نہیں مل سکا۔ ", "جبکہ ناظم قتل کیس کے بعد اب جہاں تمام نظریں شکار کے اس پورے نظام پر جمی ہوئی ہیں اور لوگوں کے احتجاج میں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں ناظم کے بھائی افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ ان پر زور ہے کہ وہ اس معاملے پر سمجھوتہ کر کے بات ختم کر دیں۔ ", "تاہم اب یہ معاملہ تلور کے شکار سے بڑھ کر عام لوگوں کی زندگیوں تک پہنچ چکا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/pakistan-57450013", "summary": "احسان شیخ کے کزن مجاہد علی شیخ کے مطابق تمام زائرین دادو سے تھے اس لیے المناک حادثے نے نہ صرف ان کے خاندان کو سوگوار کیا بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کے باعث پورا علاقہ سوگوار ہے۔", "id": "8a4b0f49-d750-4ba0-9ca0-3f0f0142c588", "article": ["سندھ کے ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ احسان شیخ ان 19 زائرین میں شامل تھے جو کہ جمعے کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک المناک روڈ حادثے میں ہلاک ہوئے۔", "احسان شیخ کے کزن مجاہد علی شیخ نے فون پر بی بی سی کو بتایا احسان نہ صرف اپنے گھر بلکہ پورے خاندان کا لاڈلا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ احسان اور اُن کے دو ماموں ایک روحانی اجتماع میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ ’لوگ واپس آتے ہیں تو عموماً گھر پر خوشی کا سماں ہوتا ہے لیکن کزن کی ناگہانی موت نے ہمارے پورے خاندان کو سوگوار کر دیا۔‘", "حادثے کا شکار ہونے والی بس کی چھت پر لوگوں کی بڑی تعداد سوار تھی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وہی لوگ شامل تھے۔", "مجاہد علی شیخ نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زائرین تھے اور ان کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے تھا۔", "اُنھوں نے بتایا کہ یہ لوگ دادو سے نو جون کو خضدار کی تحصیل وڈھ میں عرسِ خواجگان نامی ایک روحانی تقریب میں گئے تھے۔", "یہ تقریب صوفی بزرگوں عبد القادر جان اور گل محمد جان کا عرس ہوتا ہے جو کہ ہر سال جون میں منعقد کیا جاتا ہے۔", "اُن کا کہنا تھا کہ ان زائرین میں ان کے دو ماموں غلام مصطفیٰ شیخ اور حنیف شیخ کے علاوہ غلام مصطفیٰ کے چھوٹے بیٹے حسان شیخ بھی شامل تھے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں اُن کے دونوں ماموں زخمی ہوئے جبکہ کزن احسان شیخ ہلاک ہوا۔", "اُنھوں نے بتایا کہ احسان شیخ آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور پانچ بھائیوں میں ان کا نمبر چوتھا تھا۔ ’چھوٹا ہونے کی وجہ سے حسان شیخ خاندان کے ہر فرد کا لاڈلا تھا لیکن وہ کمسنی میں ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔‘", "اُنھوں نے کہا کہ اس المناک حادثے نے نہ صرف ان کے خاندان کو سوگوار کیا بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کے باعث پورا علاقہ سوگوار ہے۔", "یہاں کے درگاہ کے سجادہ نشین محمد طارق جان نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ خواجگان کے عرس میں بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کے لیے آتی ہے۔", "ان کا کہنا تھا رات کو جب عرس ختم ہوا تو ڈیڑھ بجے اُنھوں نے دیگر لوگوں کی طرح حادثے کا شکار ہونے والی بس کے زائرین کو خوشی خوشی رخصت کیا۔", "اُنھوں نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور پہلی مرتبہ اس علاقے میں آیا تھا اور چونکہ یہ لوگ رات کو سفر کر رہے تھے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ جس موڑ پر حادثہ پیش آیا ہے اسے کاٹتے ہوئے ڈرائیور کو اس کے بارے میں صحیح اندازہ نہیں ہوا ہو۔", "احسان شیخ کی درگاہ پر لی گئی ایک تصویر", "جب اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے اس کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا۔", "محمد طارق جان نے کہا کہ اس بس میں جانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی جس کی وجہ سے ان میں بعض لوگ چھت پر بیٹھ گئے اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ اُن ہی لوگوں میں سے زیادہ لوگ مارے گئے۔", "اس واقعے میں زخمی ہونے والے غلام مصطفیٰ شیخ نے خضدار ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ رات کو جلسہ ختم ہونے کے بعد وہ روانہ ہوئے تو 150 کلومیٹر کے فاصلے پر موڑ کاٹتے ہوئے بس کھائی میں گر گئی۔", "ہسپتال ہی میں ایک اور زخمی علی ملاح نے بتایا کہ نیچے کھائی تک بس نے تین قلابازیاں کھائیں اور پھر ایک اور پہاڑی سے ٹکرا کر رکی۔", "یہ واقعہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان ایم ایٹ پر بھلونک کے مقام پر پیش آیا۔", "اس علاقے سے لوگوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے واپس خضدار منتقل کیا گیا۔", "ٹیچنگ ہسپتال خضدارکے سینیئر ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی نے بتایا کہ اس حادثے میں کم ازکم 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔", "ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک تھی جن کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔", "زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔", "سڑک خراب ہونے کی شکایت ", "خضدار کو سندھ کے ضلع شہداد کوٹ سے جو سڑک منسلک کرتی ہے، وہ ایم ایٹ کہلاتی ہے۔ ", "درگاہ کے سجادہ نشین محمد طارق جان نے بتایا کہ اس شاہراہ کا ایک بڑا حصہ دشوارگزار پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے جہاں روڈ کی حالت خراب ہے۔", "اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد نے بتایا کہ گذشتہ سال سیلابوں سے پہاڑی علاقے میں روڈ نہ صرف خراب ہوا تھا بلکہ اس کے بعض حصے بہہ گئے تھے۔ ", "یہ شاہراہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے زیر انتظام ہے۔", "جمیل احمد کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال بارشوں کے بعد اس کے جو حصے خراب ہوئے تھے ان کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا گیا۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-62033015", "summary": "سنہ 1955 میں برطانیہ کے مڈلینڈ بینک میں کسی کو خیال آیا کہ انھیں روسی بینک سے ڈالر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ وہ انھیں ادھار پر بھی لے سکتے ہیں جس سے غیر ملکی کرنسی کی خریداری پر برطانوی پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ یوں اس ڈیل سے روسی بینک نے امریکی پابندیوں سے بچ کر پیسے بنائے اور مڈلینڈ نے برطانوی پابندیوں سے بچ کر پیسے بنائے۔", "id": "da4aaf82-1898-47d8-99fc-74e44cb52a0e", "article": ["سٹی آف لندن میں واقع لندن سٹاک ایکسچینج اور بینک آف انگلینڈ", "جب روس نے یوکرین میں مداخلت کی تو دنیا کی توجہ اس بات پر مرکوز ہوئی جس پر میں نے قریب ایک دہائی سے تحقیق کی ہے اور لکھا: کریملن کے کالے دھن کو سفید کرنے میں برطانیہ کا کردار۔ ", "یہ بڑا مسئلہ ہے اور اس نے ایک جارحانہ آمریت کی مالی معاونت کی ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو قتل اور لاکھوں کو بے گھر کیا اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ اس نظام کے ذریعے نہ صرف روسی باشندے بلکہ دنیا بھر کے بعض امیر ترین اور جرائم پیشہ لوگ منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوتے ہیں اور یہ رقوم بہت بڑی ہوتی ہیں۔ ", "ہر سال ترقی پذیر ممالک سے ایک ٹریلین ڈالر (جی ہاں! دس کھرب یعنی ایک ہزار ارب ڈالر) چرائے جاتے ہیں اور اس میں سے ایک بڑی رقم لندن یا اس کی سیٹلائٹ ٹیکس ہیونز (ٹیکسوں میں چھوٹ والے مقامات) کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ ", "اسے آف شور منی لانڈرنگ کہا جاتا ہے مگر اس سے کیا مراد ہے؟ سننے میں یہ مشکل لگتا مگر بنیادی سطح پر یہ ایک سادہ خیال پر مبنی ہے۔ اسے معاشی سرگرمیوں کے مرکز ’دی سٹی آف لندن‘ نے ایجاد کیا، جو نیویارک کی وال سٹریٹ کے برابر ہے۔ ", "یہ تاریخ میں برطانیہ کی سب سے اہم ایجادات میں سے ہے۔ آف شور کے تصور کے بغیر آج کی دنیا کچھ الگ ہو سکتی تھی۔ ", "سنہ 1944 میں اتحادی فتح کے قریب تھے اور جنگ کے بعد کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وہ ایک بہتر عالمی مالیاتی نظام بنانا چاہتے تھے تاکہ دوبارہ 1930 کی دہائی کے معاشی بحران اور دوسری عالمی جنگ کی تباہی جیسی صورتحال سے بچا جا سکے۔ ", "اس نظام کو اُس چھوٹے امریکی کمپلیکس کا نام دیا گیا جہاں اس پر مذاکرات ہوئے تھے: بریٹن ووڈز۔ ", "امریکہ میں بریٹن ووڈز کا مقام جہاں یہ نظام طے کیا گیا", "برکلی میں یونیورسٹی آف کلیفورنیا کی مورخ ونیسا اوگل بتاتی ہیں کہ ’اس نظام میں سرحد پار رقم کی منتقلی کے اصول طے کیے گئے۔‘", "’باہر سے یا اندر سے رقم کی کوئی بڑی منتقلی سے عدم استحکام پیدا ہوسکتا تھا۔ ایسا جنگوں کے دوران بھی ہو چکا تھا۔ اس کا مطلب تھا بہت بڑی رقوم کی ادائیگی یا وصولی کو روکا جائے تاکہ ملک اپنی کرنسی میں استحکام پیدا کرسکے اور اپنی معیشت کو محفوظ کر سکے۔‘", "برطانوی بینکرز نے ایسے محفوظ مالیاتی نظام کو تسلیم کیا جس میں ہاتھ بندھے رہتے ہیں۔ اس طرح دنیا کی تعمیر نو کا کام کیا گیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ سٹی آف لندن کا کردار چھپ گیا تھا۔ ", "تاہم دی سٹی کو وہ دن یاد تھے جب یہ بڑی سلطنت کا دل ہوا کرتا تھا۔ 1950 کی دہائی کے وسط کے بعد بینکرز پریشان ہونے لگے۔ ایک معروف بینکر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایسا ہے جیسے کسی تیز رفتار کار کو 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلایا جائے۔‘", "اوگل نے کہا کہ ’چیزیں بہتر ہونے لگیں۔ جرمن معیشت کی بحالی اور پیداوار کی علامات ظاہر ہوئیں۔‘", "’بینکرز ان اقدامات سے پریشان تھے اور انھوں نے ایسی کوششیں شروع کر دیں جس میں بریڈن ووڈز کے اصولوں کی پامالی نہ کی جائے مگر اس کے ساتھ قانونی طریقے سے کام بھی جاری رہے۔‘", "دی سٹی، لندن کا کاروباری مرکز", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سٹی کے کئی بینکوں میں سے ایک مڈلینڈ تھا جو چھوٹا ہونے کے باوجود آگے نکلنا چاہتا تھا تاہم اصولوں کے تحت بینک صارفین حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ ", "مڈلینڈ بینک کو مزید پیسہ درکار تھا۔ سنہ 1955 میں اسے بہترین خیال آیا کہ قریب ہی ایک ایسا بینک بھی ہے جس کے مسائل اس سے الٹ ہیں۔ سوویت یونین کے سرکاری بینک ماسکو ناروڈنی کی تجوری ڈالروں سے بھری پڑی تھی۔ ", "اوگل نے بتایا کہ ’انھیں ڈر تھا کہ امریکہ منتقل کیے جانے پر ان پیسوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ یہ سرد جنگ کا دور تھا اسی لیے (روسی بینک کے) پیسے لندن میں پڑے تھے۔‘", "تو اس طرح ایک بینک کے پاس بہت زیادہ پیسہ تھا اور دوسرے کے پاس کوئی پیسہ نہیں تھا۔۔۔ بس انھیں نگراں اصولوں میں سے کوئی راستہ نکالنا تھا۔ ", "مڈلینڈ میں کسی کو خیال آیا کہ انھیں ڈالر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ وہ ادھار پر بھی لے سکتے ہیں جس سے غیر ملکی کرنسی کی خریداری پر برطانوی پابندیاں لاگو نہیں ہوتی تھیں۔ ", "ان ڈالروں سے وہ برطانوی پاؤنڈ خرید سکتے تھے جسے قرض کے طور پر آگے بڑھایا جا سکتا تھا۔ اس طرح روسی بینک نہ صرف امریکہ کی پہنچ سے دور رہا بلکہ یہ اپنے پیسے پر منافع بھی کمانے لگا۔ ", "اس کی تفصیلات بہت پیچیدہ ہیں مگر آسان لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس ڈیل سے روسی بینک نے امریکی پابندیوں سے بچ کر پیسے بنائے اور مڈلینڈ نے برطانوی پابندیوں سے بچ کر پیسے بنائے۔ ", "معاملات اسی طرح آگے بڑھتے رہتے اگر مشرق وسطیٰ سے ایک حیرت انگیز خبر نہ آتی۔ ", "سنہ 1956 میں سوئز نہر مصری اثاثوں میں شامل ہو گئی جسے اس سے پہلے تک برطانیہ اور فرانس کنٹرول کرتے تھے۔ لندن اور پیرس نے دستے بھیجے مگر امریکہ نے اس کی مخالفت کی۔ اس سے شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ", "عظیم برطانوی سلطنت کے لیے یہ زوال کی طرح تھا مگر اس تباہی کے ملبے سے ایک برے کاروبار کا موقع سامنے آیا۔ ", "مڈلینڈ بینک، 1955", "آکسفرڈ کی مورخ کیتھرن شینک بتاتی ہیں کہ بینک آف انگلینڈ اور محکمہ خزانہ نے پاؤنڈ کا بین الاقوامی استعمال کم کر دیا جس سے ڈالر مزید پرکشش ہو گیا کیونکہ وہ اس کی نگرانی کے باہر تھا۔ ", "سٹی کے بینک اس سے پہلے تک پاؤنڈ کے ذریعے کاروبار کرتے تھے۔ پاؤنڈ تک رسائی کم ہونے پر انھوں نے فنڈز کے لیے ایک نئے ذرائع کی طرف دیکھنا شروع کر دیا۔ ", "دیگر بینکوں نے بھی مڈلینڈ جیسا راستہ اپنایا اور روزمرہ کے کاروبار کے لیے ڈالر ادھار پر حاصل کرنا شروع کر دیا۔ اس سے سب بدل گیا۔ ", "ان کے مطابق ’ان ڈالروں کو استثنیٰ حاصل ہوئی کیونکہ اس پر فیڈرل ریزوو بینک کے قواعد و ضوابط لاگو نہیں ہوتے تھے۔ اس طرح بریٹن ووڈز نظام اور ملک میں موجودہ پابندیوں کے باوجود سٹی کے بینکوں کو الگ طریقے سے کاروبار کرنے کا موقع مل گیا۔‘", "دی سٹی نے یوں بیسویں صدی کا سب سے اہم مالیاتی طریقہ ایجاد کر لیا تھا۔ ", "وہ اسے یورو ڈالر کہتے تھے کیونکہ یہ ڈالر تھا بھی اور نہیں بھی تھا۔ اس کا انحصار اس بات پر ہوتا تھا کہ اس وقت زیادہ منافع بخش کیا ہے۔ بینکرز کسی بحری جہاز پر سوار قزاقوں کی طرح تھے جن کے پیروں تلے پیسوں کا سمندر تھا۔ سب جن اصولوں کی پیروی کر رہے تھے، بینک وہی اصول نظر انداز کر کے منافع کما رہے تھے۔ ", "مگر کیا وہ اس قانونی خامی کا بتانے والے تھے جسے انھوں نے دریافت کیا تھا؟", "انھوں نے میری ٹائم لا سے ایک اصطلاح لی جس میں بتایا جاتا ہے کہ اگر آپ سمندر میں کسی ملک کی حدود میں نہ آئیں تو زمین کے قوانین آپ پر لاگو نہیں ہوتے۔ لہذا آپ ’آف شور‘ ہیں۔ ", "کیتھرن کے مطابق ’یہ جلد ایک آف شور انٹربینک مارکیٹ بن گئی جو کسی ملک کے مالیاتی نگراں ادارے کی پہنچ سے دور تھی۔‘ برطانوی حکومت میں بظاہر کسی کو یہ معلوم نہ تھا کہ آخر کیا ہو رہا ہے۔ ", "مگر بینک آف انگلینڈ کے رہنماؤں کو یہ معلوم تھا اور انھیں یہ بہت پسند تھا۔ جنگ اور معاشی مشکلات کے دور کے خاتمے کے بعد سٹی آف لندن کا انجن آخر کار گرم ہونا شروع ہوگیا تھا۔ ", "غیر ملکی بینکوں نے فوراً لندن میں اپنی شاخیں قائم کرنا شروع کر دیں تاکہ وہ بھی بغیر نگرانی والی اس مارکیٹ کے فائدے اٹھا سکیں۔ ", "آئندہ دو دہائیوں کے دوران سٹی آف لندن سے پیسہ منتقل ہوتا رہا اور بریٹن ووڈ نظام کی پابندیوں کو نظر انداز کرتا گیا۔ پیسوں کی منتقلی کے تحفظ کے لیے مالی استحکام اور زندگی کے معیار کا دفاع کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔ ", "اس طرح منی لانڈرنگ کا طریقہ متعارف کرایا گیا جس میں آف شور مارکیٹ کا پیسہ بیرونی نگرانی سے بچا رہتا تھا مگر لندن پیسے چھپانے کی بہترین جگہ نہیں تھا۔ اس کی وجہ امیر ترین لوگوں کے اثاثوں کا سب سے بڑا دشمن تھا: یعنی ٹیکس۔", "اگر برطانوی بینکرز اپنے کلائنٹس کی مزید مدد کرنا چاہتے تھے تو انھیں قانون میں مزید خامیاں نکالنا تھیں۔ انھیں ایسے مقام درکار تھا جہاں ان رقوم کو محفوظ طریقے سے رکھا جاسکے۔ ", "ان کی قسمت اچھی تھی کہ انھیں کہیں دور جانا نہ پڑا۔ ", "قریب ہی انگلش چینل میں جرسی نامی جزیرہ تھا جہاں قریب ایک ہزار سال سے برطانیہ کی حکمرانی تھی۔ یہ برطانیہ کا حصہ نہیں تھا مگر یہاں پاؤنڈ استعمال ہوتا تھا اور ٹیکسوں کا اپنا ایک نظام تھا۔ ", "جرسی کی انتظامیہ میں ایک سینیئر اہلکار اور بعد میں ٹیکس ہیونز کے خلاف مہم چلانے والے جان کرسٹنسن کہتے ہیں کہ ’سال 1950 کے آخر تک آئین میں شق تھی کہ سود کے ساتھ ادائیگی کو روکا جاتا تھا اور صرف اپنے رہائشیوں کے لیے یہ جزیرہ ایک ٹیکس ہیون تھا۔‘", "اگر یہ جزیرہ اصولوں میں نرمی کر دیتا تو سب کو بڑا منافع ہو سکتا تھا اور یہی ہوا۔ جرسی کے سیاستدانوں نے بڑی رکاوٹ دور کر دی۔ ", "بینکرز پہلے سے ڈالروں کی تجارت میں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے سٹی آف لندن کا سہارا لے رہے تھے۔ اپنا پیسہ جرسی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے سے وہ برطانوی پابندیوں سے بھی بچ گئے۔ ", "اس اقدام سے ان پر لگنے والا ٹیکس نصف ہو گیا۔ سنہ 1970 کی دہائی میں برطانوی کارپوریٹ ٹیکس 50 فیصد سے زیادہ تھا جبکہ جرسی میں یہ 20 فیصد تھا۔ ", "کرسٹنسن کا کہنا ہے کہ ’جرسی علاقائی اعتبار سے بھی بہترین تھا کیونکہ وہ ملاقات کے لیے لندن سے جرسی جاسکتے تھے۔ پرواز میں صبح روانگی اور رات کو واپسی۔‘", "’آہستہ آہستہ سٹی آف لندن کے لیے جرسی سیٹلائٹ ٹیکس ہیون بن گیا۔‘", "شمالی امریکہ اور یورپ کے دیگر بینکوں نے بھی اس جزیرے میں اپنی شاخیں کھول لیں اور جرسی تو صرف ایک شروعات تھی۔ ", "سٹی کی مدد کے بغیر منی لانڈرنگ کا تصور شاید وجود میں ہی نہ آتا کیونکہ جرائم کی دنیا کا پیسہ کہیں اور منتقل کرنا اتنا آسان کام نہیں", "جیسے جیسے برطانوی نوآبادیاتی علاقے آزاد ہوتے گئے ویسے ویسے برطانوی سلطنت نقشے پر سکڑتی نظر آئی۔ برطانوی زیر کنٹرول برمودا، کیمین جزائر، برٹش ورجن آئیلینڈز، جبرالٹر اور اینگویلا اس قدر غریب اور دور دراز علاقے تھے کہ وہ آزاد ہو جائیں۔ ", "تاہم ان کے پاس استحصال کے قومی وسائل میں برطانیہ سے تعلق کا وجود تھا۔ جرسی کی طرح وہاں بھی سیاستدانوں نے قانون میں خامیاں پیدا کیں تاکہ دوسرے ممالک سے آنے والے پیسوں پر پابندیاں ختم کی جا سکیں۔ ", "یہ علاقے بھی ٹیکس ہیون بن گئے جس میں کم ٹیکس اور کلائنٹس کی رازداری قائم رکھی جاتی تھی تاکہ صارفین کی سرگرمیوں پر نظر نہ رکھی جا سکے۔ ", "اوگل کے مطابق ’ایک فائدہ برطانوی سلطنت میں کامن لا کی مشترکہ ڈاکٹرائن کا تھا جس سے مذاکرات کافی آسان ہو گئے۔‘", "’ان علاقوں میں برطانوی شہری بھی تھے۔ اگر ایک امریکی وکیل کیمین جزائر میں ایک کمپنی رجسٹریشن کا کاروبار شروع کرنا چاہتا تھا تو ٹیکس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اہلکاروں کے ایک چھوٹے گروہ کو نظر میں رکھ سکتا تھا اور اس طرح مقامی قیادت کو منایا جاسکتا ہے۔ اس طرح ٹیکس ہیون کے کاروبار کے حصہ دار سب ہی بن جاتے ہیں۔‘", "تو ٹیکس سے بچنے کے لیے کتنا پیسہ پہنچا جبکہ اس کی کتنی مقدر انسانی سمگلنگ، منشیات، ہتھیار، بدعنوانی اور چوری سے لائی گئی؟", "جرسی کے اندر رقم کی منتقلی کو ٹریس کرنا اور بھی مشکل کام تھا", "1980 سے قبل کا زیادہ ڈیٹا موجود نہیں لیکن ہر بار ماضی کا کوئی دروازہ کھلتا ہے اور ہمیں اس جنت کے بارے میں کچھ معلومات مل جاتی ہے۔ ", "اوگل کا کہنا ہے کہ ’1960 اور 1970 میں بڑے بحرانوں کے بعد کچھ مواقع ایسے آئے جب منی لانڈرنگ کے پیسوں کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے نکلا۔ یہ نایاب کیسز تھے مگر درحقیقت تحقیقات کے بعد ہمیشہ یہ واضح ہوجاتا تھا کہ جرائم کی دنیا کے پیسے ہمیشہ سے آف شور کاروبار کی کامیابی کا حصہ رہے۔‘", "’معلومات کو خفیہ رکھنے کے اقدامات اور رازداری کے اصولوں کی وجہ سے یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہوتا تھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے اور مرکزی اثاثہ کیا ہے۔‘", "کرسٹنسن کا کہنا ہے کہ ’تمام طرح کے پیسے جرسی آتے تھے۔ ایسے لوگ بھی تھے جو پرائیویٹ جہازوں پر پیسوں سے بھرے سوٹ کیس لایا کرتے تھے۔‘", "انھوں نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ’میں ٹرسٹ مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں ایک بڑی اکاؤنٹنگ کمپنی کے لیے کام کرتا تھا۔ میں نے دیکھنا شروع کیا کہ میرے کلائنٹس میں کون شامل ہے۔ مجھے ہر طرح کے شعبوں سے منسلک لوگ ملے۔‘", "’یہ بات صرف ٹیکس چوری کی نہیں بلکہ اس میں غیر قانونی پارٹی فنانسنگ، غیر قانونی مالی معاونت اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ جرسی تک پہنچنے والے پیسے ہر بار انھیں آمرانہ ریاستوں سے آتے تھے۔‘", "’یہ پیسہ پوری دنیا سے آتا تھا۔ رقم جرسی منتقل ہونے کے بعد آف شور کاروبار بنایا جاتا تھا جس میں قانون کے تحت ٹرسٹ اور کمپنیاں شامل ہوتی تھیں۔‘", "مگر جرسی اور دیگر ٹیکس ہیونز برطانیہ کے مالیاتی اداروں سے کیسے چھپے رہے؟", "شیل کمپنیاں کسی کھوج کو مشکل بنا دیتی ہیں", "کرسٹنسن کے مطابق منی لانڈرنگ کی زبان میں لیڈرنگ کا ایک تصور ہے جس میں مقامات تبدیل کرنے سے کسی راز کو محفوظ کر لیا جاتا ہے اور پیسے کے اصل ذریعے تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ ", "’لندن اس سیڑھی پر سب سے اوپر ہے تو کسی کرپٹ حکمران کے لیے یہ غیر معمولی نہیں تھا کہ اس سیڑھی پر کچھ نشانات لندن کے ملتے ہوں۔‘", "تو اگر لندن میں حکام یہ پتا چلانا چاہتے ہیں کہ پیسوں کا اصل ذریعہ کیا ہے تو وہ جرسی کے حکام سے پوچھیں گے اور پتا چلے گا کہ وہاں ان کا ایک ٹرسٹ ہے۔ کوئی بھی نہیں بتائے گا اس کے پیچھے بینفشری کون ہے کیونکہ رجسٹریشن کے دوران کسی بھی ملک میں یہ بتانا ضروری نہیں تھا کہ بینفشری کون ہے۔‘", "’پھر آپ کو معلوم ہوتا تھا کہ ٹرسٹ کی برٹش ورجن آئیلینڈز اور مزید دوسری جگہوں پر کئی کمپنیاں ہیں۔‘", "کرسٹنسن ان کمپنیوں کو ’شیل کمپنیاں‘ کہتے ہیں جس کا ہسپانوی زبان میں مطلب کاغذی، گھوسٹ یا افسانوی کمپنیاں ہے۔ مگر ان شیل کمپنیوں کی کیا ضروری تھی؟", "شیل کمپنیوں کے حوالے سے مہارت رکھنے والے گراہم برو کا کہنا ہے کہ ’یہ ایسی کمپنی ہوتی ہے جس کا کوئی کمرشل مقصد نہیں ہوتا۔ ", "’اس کے کچھ اثاثے ہوتے ہیں جو ضروری نہیں کہ غیر قانونی ہوں۔ اس کے کوئی ملازمین، دفاتر نہیں ہوتے اور یہ کچھ بھی نہیں بیچتی۔ لیکن اسے دوسرے انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے وجود کی اور کوئی وجہ نہیں ہوتی۔‘", "منی لانڈرنگ کا اہم پہلو یہ ہے کہ ہر کمپنی کی رجسٹریشن کے وقت اس کی معلومات کی تصدیق نہیں کی جاتی", "منی لانڈرنگ میں برطانوی اتنے مددگار کیوں؟", "وہ اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ ’جرائم کے حوالے سے برطانیہ کو کم خطرے والی جگہ سمجھا جاتا ہے۔‘", "ان مختلف مقامات میں بینک اکاونٹس اور کمپنیاں قائم کر دی جائیں تو رقم کی منتقلی آسان ہوجاتی ہے۔ اگر یہ کمپنیاں برطانوی ہیں اور ان کے سربراہ برطانوی شہری ہیں تو بظاہر حکام کو لگتا تھا کہ دوسرے ملک میں بھی ان کی کارروائیاں قانونی طریقے سے کی جا رہی ہوں گی۔ ", "’یہ کمپنیاں بنانا آسان ہے۔ آپ دنیا میں کہیں سے بھی کمپیوٹر پر 12 پاؤنڈ خرچ کر انھیں بنا سکتے ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کوئی خلائی مخلوق ہیں جو چاند پر رہتی ہے اور اسی معلومات کے ساتھ کمپنی بنا سکتے ہیں۔‘", "ان کے مطابق ’آپ ایک پوری شناخت قائم کرسکتے ہیں جس کے ذریعے لاکھوں ڈالروں کی ترسیل کی جائے اور اس کے لیے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آپ کون ہیں۔ آپ دوسروں کے پیچھے چھپ سکتے ہیں کیونکہ آپ کی تصدیق کے لیے کوئی نظام نہیں۔‘", "کمپنی بنانے کے لیے جھوٹ بولنا غیر قانونی ہے لیکن اس جرم کی سزا بہت معمولی سی ہے۔ وہ لوگ جو اپنے چوری کے پیسے چھپانا چاہتے ہیں اور اپنی مرضی سے انھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا چاہتے ہیں، وہ برطانوی کارپوریٹ نظام کو استعمال کرتے ہوئے اور اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ", "برو کا کہنا ہے کہ ’آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ کتنی ساری کمپنیاں ایک دوسری کمپنی کی ملکیت ہیں، جو پھر کسی اور کمپنی کے نیچے کام کرتی ہے۔ آپ اس کی تحقیقات کرتے ہوئے اپنا ذہنی توازن کھو سکتے ہیں۔‘", "برطانیہ میں کمپنیوں کے رجسٹرار، کمپنی ہاؤس، کو ہر روز کہیں زیادہ نئی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں۔ اس کے پاس اتنے وسائل یا طاقت نہیں کہ ہر کمپنی کی معلومات کی تصدیق کر سکے۔ ", "’اکثر روزانہ قریب 3500 کمپنیاں شامل کی جاتی ہیں جن میں ہر کمپنی 15 سے 20 ڈیٹا پوائنٹ دیتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر قریب ایک لاکھ ڈیٹا پوائنٹ سسٹم میں شامل ہوتے ہیں۔‘", "محدود وسائل اور قدیم آئی ٹی سہولیات کے ساتھ آپ اس سب کی نگرانی کیسے کر سکتے ہیں؟ ان کا جواب تھا یہ ناممکن ہے اور جرائم پیشہ افراد اس بات سے باخبر ہیں۔ ", "کئی گزرتی حکومتوں نے اپنی اپنی حیثیت میں مالیاتی نظام کو صاف و شفاف بنانے کی کوشش کی ہے۔ مثلاً جرسی میں اس حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ", "کرسٹنسن کا کہنا ہے کہ سال 1997 سے 2007 تک کی ٹونی بلیئر حکومت نے جرسی اور دیگر علاقوں پر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔ ان کے مطابق اس نظام کی کئی خامیاں دور کی گئی ہیں لیکن لیگیسی کسٹومرز کی ایک بڑی فہرست ہے جو 1970 اور 1980 کے دوران جرسی میں رہائش پذیر ہوئے تھے۔ ان کے پرانے اکاؤنٹس اب بھی موجود ہیں اور ماضی کی یاد دلاتے ہیں جب معلومات کی اتنی نگرانی نہیں کی جاتی تھی۔ ", "ادھر سٹی آف لندن میں بہت کچھ ہونا باقی ہے اور اس کے لیے بڑا حوصلہ درکار ہوگا۔ ", "*یہ تحریر صحافی اور مصنف اولیور بُلو کی سیریز ’ہاؤ ٹو سٹیل اے ٹریلین‘ سے تیار کی گئی ہے جسے بی بی سی ریڈیو فور کے فِل فٹلائن نے بنایا ہے۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cn0e2w1124xo", "summary": "موجودہ حکومت اور عمران خان کی جماعت، تحریک انصاف، دونوں کے ہی آئی ایم ایف سے اختلافات رہے ہیں تاہم موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر پاکستان کو فوری طور پر معاہدے کے تحت امداد کی ضرورت ہے۔", "id": "cn0e2w1124xo", "article": ["پاکستان کی حکومت ملک کو درپیش سنگین مالیاتی بحران کے حل میں مدد کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایسے وقت میں مزاکرات میں مصروف ہے جب ملک کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً خالی ہو چکے ہیں۔\r", "اس وقت پاکستان کے پاس تقریباً ایک ماہ کی درآمدات کے لیے درکار ڈالر ہی موجود ہیں اور بیرونی قرضوں کی قسط ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔\r", "ایسی صورت حال میں آئی ایم ایف کا وفد جمعرات کو 10 دن کے مزاکرات کے بعد ملک سے روانہ ہو گا جن کا مقصد بین الاقوامی امداد کی فراہمی کی بحالی کو ممکن بنانا تھا۔\r", "حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں افراط زر 27 فیصد تک بڑھی، جو 1975 کے بعد مہنگائی کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایسے میں سیاسی اعتبار سے اہم سمجھے جانے والے سال کے دوران، جب عام انتخابات منعقد ہونے ہیں، ملک کی معیشت سے منسلک خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔\r", "رواں ہفتے پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی اور ایک ڈالر 275 روپے کا ہو گیا جو ایک سال میں 100 روپے کا اضافہ ہے۔ \r", "پاکستان میں اس وقت بیرونی کرنسی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔\r", "پاکستان کا صنعتی مرکز سمجھے جانے والے شہر فیصل آباد میں جوبلی ٹیکسٹائل جیسی فیکٹریاں حال ہی میں بند کر دی گئی تھیں جس کی وجہ توانائی کا بحران نہیں بلکہ درکار سامان کی خریداری کے لیے ڈالر کی عدم دستیابی تھی۔\r", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "فیکٹری کے مینیجر فہیم بتاتے ہیں کہ ’اگر ہم سامان درآمد نہیں کر سکتے تو مصنوعات کیسے تیار کریں گے؟ ہم پہلے ہی نقصان اٹھا رہے ہیں۔‘\r", "انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ تین سو ملازمین کو گھر بھیج چکے ہیں۔\r", "جوبلی کی پرنٹنگ مشینیں گذشتہ ماہ بند ہونے کے بعد حال ہی میں دوبارہ چلائی گئی تھیں۔ \r", "فہیم نے کہا کہ ان کی فیکٹری کے پاس چین سے درآمد ہونے والی ڈائی ختم ہو گئی تھی اور بینک کی جانب سے ان کو نئی ڈائی کی درآمد کے لیے ڈالر فراہم نہیں کیے گئے۔", "ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھنے کی کوشش کی جس کہ وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی کمی پیدا ہوئی۔\r", "گذشتہ ماہ کے اختتام پر حکومت نے اس پالیسی کو ترک کر دیا جس کے بعد ایک جانب جہاں کاروبار کو مدد ملی وہیں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔\r", "پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے کاروباری ادارے اور صنعتوں کا کہنا ہے کہ ان کو درآمد شدہ مال کے انتظار میں کام روکنا پڑا جو بندرگاہوں پر موجود ہے۔\r", "جنوری میں ایک حکومتی وزیر نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی دو بندرگاہوں پر آٹھ ہزار سے زیادہ کنٹینر پھنسے ہوئے تھے جن میں خوراک سے لیکر ادویات جیسا سامان موجود تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان میں سے چند کنٹینر اب کلیئر ہو رہے ہیں تاہم بڑی تعداد اب تک وہیں موجود ہے۔", "اس طرح کی کئی فکٹریاں بند پڑی ہیں", "دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کورونا کی وبا اور یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوا ہے۔\r", "پاکستان ایندھن اور خوراک کی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔\r", "ایسے میں روپے کی قدر میں کمی ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ کرتی ہے جس کا اثر تمام مصنوعات پر ہوتا ہے۔ حکومت نے حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ کیا تاہم حکومت کے مطابق مذید اضافہ نہیں کیا جا رہا۔\r", "ایسی صورت حال میں گذشتہ سال سیلاب نے اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو تقریبا 16 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا تھا۔ پاکستان میں وسیع علاقے زیرآب آ گئے تھے، زرعی رقبہ تباہ ہو گیا تھا اور خوراک کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کے نیتجے میں گندم اور پیاز جیسی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔", "کراچی کی بندرگاہ پر کئی کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں", "اور یہ سب کچھ ایک ایسے سیاسی ماحول میں ہو رہا ہے جب غیر یقینی کی فضا موجود ہے اور سال کے اختتام تک عام انتخابات منعقد ہونے ہیں۔\r", "جہاں تک بیرونی مالی مدد کی بات ہے تو یہ پاکستان کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وسیع عسکری بجٹ کا بوجھ اٹھانے والی اور سالہا سال سے قرضوں کی مدد سے چلنے والی معیشت کو استحکام دینے میں ناکامی کی ایک وجہ وہ سیاسی فیصلے بھی ہیں جن کے تحت عوام کو سبسڈی دی جاتی ہے۔\r", "ڈاکٹر ساجد امین جاوید پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سسٹینیبل ڈویلیپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔\r", "وہ کہتے ہیں کہ اگر پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لیں تو ہمیں بیلنس آف پیمنٹ کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔\r", "’ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔ ہم دو سے تین سال سخت اصلاحات نافذ کرتے ہیں، پھر انتخابات کا سال آتا ہے اور یہ تمام اصلاحات واپس لے لی جاتی ہیں۔‘\r", "ان کا کہنا ہے پاکستان میں ووٹر کو راغب کرنے کے لیے سبسڈی کا استعمال کیا جاتا ہے۔", "پاکستان کے سابق وزیراعظم، عمران خان، 2018 میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے۔\r", "اس وقت انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے مدد نہیں لیں گے تاہم ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کے بعد ان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر قرضے کے لیے مزاکرات کیے۔\r", "موجودہ حکومت اسی قرضے کے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط سے متعلق مزاکرات کر رہی ہے۔ یہ قسط گذشتہ سال نومبر میں جاری ہونی تھی تاہم مزاکرات تعطل کا شکار رہے۔ \r", "موجودہ حکومت اور عمران خان کی جماعت، تحریک انصاف، دونوں کے ہی آئی ایم ایف سے اختلافات رہے ہیں تاہم موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر پاکستان کو فوری طور پر معاہدے کے تحت امداد کی ضرورت ہے۔\r", "پاکستان کی حکومت کے مطابق یہ مزاکرات آسان نہیں تھے۔ گذشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مشکل وقت دے رہا ہے۔\r", "دوسری جانب گذشتہ ماہ عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان سری لنکا کے نقش قدم پر جا سکتا ہے جہاں گذشتہ سال حکومت کے پاس خوراک، ایندھن اور دیگر اشیا کی درآمد کے لیے پیسہ نہیں بچا تھا جس کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کے نیتجے میں صدر کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔", "تاہم ڈاکٹر جاوید دونوں ملکوں کی صورت حال میں مماثلت نہیں دیکھتے۔\r", "وہ کہتے ہیں کہ ’دونوں ملکوں کی معیشت کے حجم میں واضح فرق ہے۔ پاکستان کو ہمیشہ دوست ملکوں، جیسا کہ چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے مدد ملتی رہی ہے اور مشکل وقت میں ڈیپازٹ یا تیل کی موخر ادائیگی جیسی سہولیات ملتی رہی ہیں۔‘\r", "تاہم ان کے خدشات اپنی جگہ موجود ہیں۔\r", "وہ کہتے ہیں کہ ’پاکستان اور سری لنکا میں قدر مشترک یہ ہے کہ سیاسی عدم استحکام موجود ہے اور اس بحران سے نکلنے کے لیے ہماری صلاحیت سب سے اہم ہو گی۔‘\r", "پاکستان کی موجودہ حکومت اور عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے درمیان شدید محاذ آرائی جاری ہے۔ عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک بھر میں ریلیاں اور مارچ منعقد کر چکے ہیں اور اس وقت عوام کی ایک بڑی تعداد میں مقبول ہیں۔\r", "پاکستان کی موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے اس مطالبے کو پورا نہیں کریں گے کہ ملک میں عام انتخابات قبل از وقت کروائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی معیشت کو ترجیح دے رہے ہیں۔\r", "وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ ’کسی کے ذاتی مفاد کے لیے پورے ملک کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔‘\r", "’اس وقت الیکشن کا اعلان کرنے سے ملک میں چار سے پانچ ماہ کی غیر یقینی ہو گی۔‘\r", "تاہم ایک نکتہ جس پر دونوں اطراف متفق ہیں وہ یہ ہے کہ معاشی استحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہو گا جب تک سیاسی استحکام قائم نہیں ہو جاتا اور ایسے وقت میں جب الیکشن منعقد ہونے ہیں، ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔", "ایسے میں آئی ایم ایف مذید اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔\r", "تو کیا پاکستان کی صورت حال بہتر ہو سکتی ہے؟ سادہ الفاظ میں پاکستان کو اس وقت کثیر تعداد میں امریکی کرنسی کی فوری ضرورت ہے۔\r", "جیسے جیسے موسم گرم ہو گا اور لوگ زیادہ بجلی کا استعمال کریں گے، توانائی کی مانگ نظام پر بوجھ ڈالے گی جو پاکستان کے کم ہوتے زرمبادلہ زخائر پر اثر انداز ہو گی۔\r", "ایسے میں اہم سوال یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے کامیاب ڈیل بھی پاکستان کو کتنا وقت دے سکتی ہے؟\r", "معاشی امور کے صحافی خرم حسین کا کہنا ہے کہ ’اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جاتا ہے تو سعودی عرب اور یو اے ای سے اربوں ڈالر امداد کا راستہ بھی ہموار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں ادائیگوں کا بحران شاید کچھ وقت کے لیے موخر ہو جائے گا۔‘\r", "تاہم وہ کہتے ہیں کہ ’طویل مدتی اعتبار سے اس پروگرام کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ پاکستان کو ایک بڑے قرض کا سامنا ہے جس کی ری سٹرکچرنگ کے بغیر ملک بار بار اس مقام پر لوٹے گا جہاں بیلنس آف پیمنٹ کا بحران دوچار ہو گا۔‘\r", "تاہم آئی ایم ایف سے کامیاب ڈیل کے لیے حکومت کو تونائی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنا پڑ سکتی ہے۔\r", "خرم حسین کہتے ہیں کہ ’آئی ایم ایف سے ڈیل عام لوگوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو گی۔‘ تاہم ان کے نزدیک بڑا خطرہ یہ ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کے بعد اس پر عمل شروع کرے اور پھر اپنا ذہن تبدیل کر لے۔\r", "وہ کہتے ہیں کہ ’اگر حکومت نے اصلاحات اور تبدیلی کا عمل روک دیا اور دوبارہ مذاکرات کی کوشش کی تو پاکستان فوری طور پر اسی پوزیشن میں واپس لوٹ آئے گا۔‘\r"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cv2v0d8prz2o", "summary": "پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ", "id": "cv2v0d8prz2o", "article": ["پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ", "میچ میں کپتان بابر اعظم نے اپنی تیسری ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی جبکہ حارث رؤف نے پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی چار وکٹیں بٹوریں۔ ", "میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے پر بابر نے کہا کہ پہلے ان کا ساتھ رضوان نے دیا اور پھر افتخار نے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وہ پہلے مڈل میں سیٹ ہوئے اور آخر میں جارحانہ کھیل کر اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھتا ہے اور رنز بنانا اتنا آسان نہیں رہتا۔ ", "پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ بقیہ دو میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ ", "لاہور میں کھیلے گئے اس دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ", "پہلے میچ میں اوپنرز کی ناکامی کے بعد محمد رضوان کے ساتھ بابر کی سلامی جوڑی نے خوب رنز بٹورے۔ دونوں کے بیچ 99 رنز کی شراکت اس وقت ٹوٹی جب میٹ ہنری کی نپی تلی بولنگ نے 11ویں اوور میں رضوان کو خراب شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا۔ وہ 34 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ", "تیسرے نمبر پر فخر زمان آتے ساتھ پہلے ہی گیند پر ہنری کا شکار بنے۔ گیند ان کے بلے سے لگ کر سٹمپس سے ٹکرا گئی۔ یوں دوبارہ ہنری کو ہیٹرک کرنے کا موقع ملا۔ مگر صائم ایوب نے ان کے اوور کی اس آخری گیند کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ", "پہلے میچ کے ہیرو صائم اس بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ رچن رویندرا کی گیند پر ان کا کیچ باؤنڈری کے قریب نیشم نے تھاما۔ ", "نیشم کے 13ویں اوور میں عماد وسیم دو رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔", "تین اوورز کے دورانیے میں چار وکٹیں گرنے سے پاکستانی بلے بازوں پر دباؤ بڑھا لیکن افتخار احمد نے کریز پر بابر اعظم کا ساتھ دے کر بیٹنگ کو مستحکم کیا۔ دونوں کی جوڑی آخری گیند تک جم کر کھیلی اور 87 رنز کی شراکت قائم کی۔ ", "بابر نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی تیسری ٹی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی۔ 58 گیندوں پر بنائی گئی اس سنچری میں تین چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔", "وہ لمحہ جب بابر نے اپنی سنچری مکمل کی اور ایک جذباتی انداز میں اس کا جشن منایا:", "جبکہ افتخار نے تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر محض 19 گیندوں 33 رنز بنائے۔ ", "دوسری طرف کیوی بولرز میچ کے وسط میں واپسی کے باوجود رنز کا بہاؤ روک نہ سکے۔ ہنری نے دو جبکہ رویندرا اور نیشم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ", "یوں پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔", "کیوی بلے بازوں کو اس بار قدرے بہتر آغاز ملا جس میں اوپنرز ٹاپ لیتھم اور چاڈ بوز نے پاور پلے میں 43 رنز حاصل کیے۔ ", "پاکستان کو پہلی کامیابی شاداب خان نے دلوائی جب ساتویں اوور میں لیتھم بیک فٹ پر جانے سے پھنسے اور سکڈ کرتی گیند سے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔", "اگلی ہی اوور میں چاڈ بوز عماد وسیم کی اندر آتی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اب ویل ینگ اور مارک چیپمین کی شکل میں دو نئے کیوی بلے باز کریز پر موجود تھے۔ ", "دونوں کے بیچ 33 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پہلے میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف نے اپنے دوسرے اوور میں پاکستان کو اہم بریک تھرو دلوایا۔ لانگ آف پر ینگ کا کیچ شاداب نے پکڑا۔ ", "چیپمین وہ واحد کیوی بلے باز تھے جو وکٹ پر آخر تک جم کر کھیلے مگر ان کے 65 رنز ناکافی ثابت ہوئے۔ ", "نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔", "حارث رؤف نے ایک بار پھر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ عماد، زمان اور شاداب کو ایک، ایک وکٹ ملی۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "میچ کے بعد براڈکاسٹر زینب عباس نے کپتان بابر اعظم سے پوچھا ’کیا یہ سنچری ’سٹرائیک ریٹ بریگیڈ‘ کو ان کی طرف سے جواب ہے؟‘ ", "تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا ’ہاں، کہہ بھی سکتے ہیں۔‘ سنچری مکمل کرنے کے بعد بابر نے ایک جذباتی انداز میں اس کا جشن منایا تھا۔ ", "انھوں نے مزید کہا کہ ’سٹرائیک ریٹ بالکل زیرِ غور ہوتا ہے۔ مگر ہر میچ میں صورتحال الگ اور اہم ہوتی ہے۔ اندر رہنا اہم ہے۔ آخری پانچ اوورز میں، میں 200 کے سٹرائیک ریٹ سے بھی کھیلا۔‘", "سٹرائیک ریٹ پر کی جانے والی تنقید پر پاکستانی کپتان نے کہا کہ ’مجھے ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔ مجھے معلوم ہے خود پر اسے حاوی کیا تو دباؤ آئے گا۔ جتنی مجھے سمجھ آتی ہے اتنا کرتا ہوں، ہاں بہتری کی ہمیشہ گنجائش ہوتی ہے۔‘", "وہ کہتے ہیں کہ ’ہر صورتحال میں آپ کے پاس پلان ہونا چاہیے۔‘ انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹیم کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے اور سٹرائیک ریٹ بھی۔۔۔‘", "سابق کرکٹر بازید خان نے اس پر رائے دی کہ ’جب بابر رنز نہیں کرتے، تب خبر بنتی ہے۔ اس سے آپ ان کی مسلسل اچھی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔‘", "اس جیت کے ساتھ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔ ", "انھوں نے بطور کپتان 68 میچوں میں پاکستان کو 42 فتوحات دلوائی ہیں۔ اس فہرست میں 42 فتوحات کے ساتھ افغانستان کے اصغر افغان اور 44 فتوحات کے ساتھ انگلینڈ کے ائن مورگن بھی شامل ہیں۔ ", "ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بطور کپتان بابر کی جیت کی اوسط 66.66 فیصد ہے۔", "دریں اثنا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔ کل نو سنچریوں کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرِفہرست ہیں۔ ", "بطور کپتان بابر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ (تین) سنچریاں بنائی ہیں۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/clkj4m32vn8o", "summary": " بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ مزدوروں کے ٹھیکیدار نیاز کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ مزدوروں کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔", "id": "clkj4m32vn8o", "article": ["تربت میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مزدوروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کی گئیں", "بلوچستان کے دور دراز علاقے تربت میں کام کرنے والے مزدور شفیق اور سکندر نے مل کر سنیچر کے روز اپنے گاؤں شجاع آباد جانے کا پروگرام بنایا، جو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے قریب واقع ہے۔", "’شفیق کی مزدوری کے پیسوں میں سے اس کو آٹھ ہزار روپے دیے گئے تھے، میں نے کہا تھا کہ باقی 16 ہزار گاؤں میں پہنچا دوں گا۔۔۔‘ یہ کہنا ہے بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ مزدوروں کے ٹھیکدار نیاز کا۔ انھی مزدوروں میں شفیق اور سکندر بھی شامل تھے۔ ", "وہ بتاتے ہیں کہ ’سکندر کے صرف 2500 روپے تھے۔ اس نے پروگرام کینسل کر دیا کہ یہ پیسے تو ملتان پہچنے کا کرایہ بھی نہیں ہوگا۔‘ ", "ہلاک ہونے والے پانچ مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب میں ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔ اس میں ٹھیکدار نیاز کے دو سگے بھائی، ایک ماموں اور ایک ماموں زاد کے علاوہ ان کے قریبی رشتہ دار شامل تھے۔ ", "جبکہ ضلع ناروال سے تعلق رکھنے والے نیاز کے قریبی دوست بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ", "تربت پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹارکٹ کلنگ کا ہے جس پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ مکران میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ", "واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔ ", "جبکہ اتوار کو تربت میں ہلاک کیے جانے والے چھ مزدروں کی لاشیں حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں ملتان پہنچا دی گئیں ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی ڈوملی نے کوئٹہ سے مزدوروں کی لاشوں کو ملتان کے لیے روانہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین بلوچ بھی مزدوروں کی میتیوں کے ہمراہ ملتان گئے۔", "حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے مزدوروں کے ورثہ اور زخمیوں کو حکومت بلوچستان کی جانب سے معاوضہ کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔", "فائل فوٹو", "تربت میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ مزدوروں کے قتل کا مقدمہ ٹھیکدار نیاز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ", "نیاز نے بیان دیا کہ وہ گذشتہ دس برس سے تربت میں تعمیراتی کام کروا رہے ہیں۔ سنیچر کی شب انھیں تقریباً 1:30 بجے اطلاع ملی کہ چند نامعلوم مسلح افراد نے تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ان کے بھائی شہباز، وسیم اور دیگر مزدوروں کو گولیاں مار کر قتل اور زخمی کر دیا ہے۔‘ ", "درج مقدمے میں ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ان کے بھائی اور دیگر مزدور فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے جبکہ توحید اور غلام مصطفی زخمی تھے۔ ", "زخمی ہونے والے مزدور توحید، غلام مصطفی اورعمران نے بتایا کہ رات ایک بجے دو مسلح نقاب پوش دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ان کو نیند سے اٹھا کر چھت سے نیچے لائے۔ ’آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان پر فائرنگ کی اور پھر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔‘ ", "ٹھیکدار نیاز کے مطابق ان کے بھائی شہباز اور وسیم سمیت دیگر مزدور رضوان، سکندر، نعیم اور شفیق فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے اور توحید اور مصطفیٰ زخمی ہوئے۔ 13 سالہ عمران کو مسلح افراد نے کم عمری کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔ ", "نیاز کا کہنا ہے کہ ’میں وقوعہ سے قبل رات نو بجے تک ان سب کے پاس بیٹھا رہا تھا۔‘", "نیاز نے بتایا ہے کہ ’میں چھوٹے موٹے ٹھیکے لیتا ہوں جس کے لیے مزدور اپنے گاؤں سے بلاتا ہوں۔ زیادہ تر میرے بھائی اور قریبی عزیز ہوتے ہیں۔ اس کام کی انھیں 800 سے لے کر 1300 روپے تک دیہاڑی ملتی ہے۔‘ ", "’میرے ایک چھوٹے بھائی وسیم کے علاوہ باقی سب شادی شدہ اور بچوں والے تھے۔‘", "نیاز کا کہنا تھا کہ ’شہباز میرے چھوٹے بھائی، سکندر میرے ماموں زاد بھائی اور میرے ناروال کے دوست نعیم کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال پہلے ہی ہوئی۔ انھوں نے میرے پاس ہی مزدوری کی تھی۔ ان تینوں کا ایک، ایک بچہ ہے۔‘", "نیاز نے بتایا کہ ان کے اصرار پر ہی مزدوروں نے گھر جانے میں زیادہ وقفہ لیا تھا۔ ’میرے دوست نعیم کے خیالات بہت اونچے تھے۔ وہ اکثر کہتا تھا کہ میں خود غربت کی وجہ سے پڑھ نہیں سکا مگر اپنے بچے کو پڑھاؤں گا۔‘", "ان کے مطابق بعض مزدور اپنے گھر بنانے کے لیے کڑی محنت کر رہے تھے۔ ’شبہاز کا پروگرام تھا کہ وہ ایک ہفتے بعد گاؤں واپس جائے گا اور گھر کی تعمیر میں بنیادوں کا کام مکمل ہونے کے بعد دیواریں کھڑی کرے گا۔‘ ", "جبکہ وسیم کی کچھ عرصہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ ’اب خیال تھا کہ عنقریب اس کی شادی کروا دیں گے۔ شہباز نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ایک ہی مرتبہ بھائی کی شادی پر ہی جائے گا تاکہ بار بار چھٹی نہ کرنی پڑے۔‘", "نیاز کا کہنا تھا کہ ماموں زاد بھائی سکندر ان سے پہلے اپنی مزدوری کے پیسے گھر بھجوا چکا تھا۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ گاؤں کا چکر لگا کر آجاتا مگر ان کی مزدوری کے صرف 2500 روپے ہی بچتے تھے۔", "نیاز کا کہنا ہے کہ ’اس نے مجھ سے کچھ پیسے ایڈوانس مانگے مگر ہمارے کام کی حالت اچھی نہیں تھی۔ کئی جگہوں سے پیسے نہیں ملے تھے۔ میں نے کہا کہ کام کی صورتحال تمھارے سامنے ہے جس پر اس نے واپس جانے کا پروگرام کینسل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دن بعد چلا جائے گا، تاکہ اس کے کچھ اچھے پیسے بن سکیں۔‘", "نیاز کا کہنا تھا کہ ماموں شفیق چھ بچوں کے والد تھے۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی کی منگنی ہو چکی تھی جب کہ اب شادی کے دن قریب تھے۔ یہ شادی دسمبر میں ہونا تھی۔ ", "’ماموں کچھ سال پہلے میرے ساتھ کام کرتے تھے مگر اب انھوں نے کافی عرصے سے کام چھوڑ دیا تھا اور گاؤں ہی میں زمینداری کرتے تھے۔‘", "نیاز کے مطابق ’یہ ان کی بڑی اور لاڈلی بیٹی تھی۔ جب بیٹی کی شادی کا وقت قریب آیا تو انھوں نے چھ ماہ پہلے مجھے سے کہا کہ وہ دوبارہ مزدوری پر جانا چاہتے ہیں تاکہ بیٹی کی شادی کے اخراجات کے لیے پیسے اکٹھے ہو سکیں۔ ان کی واپسی کا پروگرام تو ستمبر میں تھا مگر اچانک ان کی اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہو گئی تھی۔‘", "نیاز کا کہنا تھا کہ ان کے ماموں نے فی الفور واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ’ان کی لاش واپس جا رہی ہے۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c726w534k89o", "summary": "بنگلکہ دیش میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کتنے ہیں ارو آئی ایم ایف کو کیا اعتراض ہے", "id": "c726w534k89o", "article": ["ملک کے پاس اس وقت 34.3 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ گورنر بنگلہ دیش", "بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر کا جس طرح سے اندازہ لگایا جا رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔ آئی ایم ایف جس طرح سے حساب لگانے کو کہہ رہا ہے اس کے مطابق ملک کے موجودہ ذخائر 26 ارب ڈالر ہیں۔\r\n\n", "بنگلہ دیش بینک کے گورنر عبدالرؤف تالقدار نے 9 نومبر کو آئی ایم ایف کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’ملک کے پاس اس وقت 34.3 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ اس میں سے آٹھ ارب ڈالر گھٹا کر جو رقم بچے گی وہ زرمبادلہ کے نیٹ ذخائر ہیں ۔ اس تناظر میں نیٹ ذخائر کی رقم 26.3 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مجموعی کے بجائے نیٹ میں ظاہر کیا جائے۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔", "\nزرمبادلہ کے ذخائر کا حساب کیسے کیا جاتا تھا ؟\r\n", "دنیا کے تمام ممالک میں مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کو ملک کا نیٹ ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن بنگلہ دیش میں اب تک ریزرو کا حساب نیٹ ریزرو کے ساتھ ساتھ مختلف چیزوں میں سرمایہ کاری یا ریزرو سے قرض کے طور پر دیے جانے والے ڈالرز کو بھی شامل کیا جاتا تھا۔\r\n", "\r\nبنگلہ دیش بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مقدار 34.23 ارب ڈالر ہے۔ آئی ایم ایف نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بنگلہ دیش بینک کو وہی رقم ظاہر کرنی چاہیے جو اس نے استعمال کے لیے رکھی ہے۔ ورنہ ذخائر کے معاملے پر درست پیغام نہیں جائے گا۔ \r\n", "آئی ایم ایف کے مطابق بنگلہ دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر کا اندازہ درست نہیں ہے", "بنگلہ دیش بینک کے ترجمان ابوالکلام آزاد نے اتوار کو بی بی سی بنگلہ سے بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم مجموعی اور خالص دونوں کھاتوں کو رکھتے تھے۔ لیکن ذخائر کو مجموعی طور پر دکھایا گیا۔ اب متعلقہ محکمے اسے نیٹ ذخائر کے طور پر دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت یہ عمل جاری ہے۔ ", "بنگلہ دیش بینک کے گورنر نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم نے مختلف اشیاء میں تقریباً آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس میں کمی کے بعد نیٹ ذخائر 26.3 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "یم ن امیں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ای ڈی ایف میں 60 کروڑ ڈالر شامل ہیں تاکہ برآمد کنندگان کو مختلف اشیاء کی برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی کرنسی میں قرضے حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے، ماحول دوست صنعتوں میں سرمایہ کاری کے لیے قائم کیے گئے گرین ٹرانسفارمیشن فنڈ جی ٹی ایف میں 20 کروڑ ڈالر، لانگ ٹرم فائنینشل فیسیلٹی میں سے 3.5 ملین ڈالر کو بھی بنگلہ دیش کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ \r\n", "\nگورنر نے کہا ہے کہ ’ہم آئی وی ایف کے تحت 120 دن کے لیے قرض دیتے ہیں۔ آپ جب چاہیں اسے واپس لے سکتے ہیں۔ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اگست 2021 میں بنگلہ دیش کے ریزرو سے سری لنکا کو 20 کروڑ ڈالر کا قرض دیا گیا۔ اس سے پہلے مسلسل تین ماہانہ اقساط میں واپس کرنے کی بات ہوئی تھی۔ لیکن بعد میں اس ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی۔\r\n\r\n اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سری لنکا کو دیا گیا 20 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے گورنر سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ قرض واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیکن سرمایہ کاری شدہ فنڈز یا قرض کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ذخائر 26.3 ارب ڈالر رہیں گے‘۔\r\n", "", "برآمدات اور ترسیلات بنگلہ دیش کی زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ ہیں", "26 ارب ڈالر کے ریزرو کا کیا مطلب ہے؟\r\n", "\r\nبرآمدات اور ترسیلات زربنگلہ دیش کے زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ لیکن گزشتہ اکتوبر سے ان دونوں کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔ اکتوبر میں ترسیلات زر کے ذریعے 164.70 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں آیا جو کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں سب سے کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدی آمدنی بھی 7.85 فیصد کم ہو کر 4.35 ارب ڈالر رہ گئی۔ جس کی وجہ سے بیلنس آف پیمنٹ کا خسارہ مزید بڑھ گیا ہے۔\r\n", "\r\n بنگلہ دیش بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے تین ماہ کے دوران غیر ملکی لین دین کا موجودہ تجارتی توازن خسارہ 36.1 کروڑ ڈالر رہا۔ یعنی 3.61 ارب ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئیں لیکن مجموعی تجارتی خسارہ 7.55 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔\r\n\r\n یعنی اس عرصے کے دوران بنگلہ دیش کی برآمدات اور ترسیلات سے 1180 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ لیکن درآمدات کے اخراجات اور بیرون ملک جانے والی کرنسی کی کل رقم 1935 کروڑ ڈالر تھی۔ یعنی مجموعی تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔\r\n", "\r\nمالی سال 2022-2023 کا آغاز 18.70 ارب ڈالر کے بھاری توازن ادائیگی کے خسارے کے ساتھ ہوا۔ تاہم غیر ملکی قرضے اور مالی امداد حاصل کرکے اور درآمدی اخراجات میں کمی سے اس خسارے کو کسی حد تک پورا کیا جاتا ہے۔", " لیکن جس طرح بنگلہ دیش کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے، ماہرین اقتصادیات کو اس خسارے کو پورا کرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ بنگلہ دیش کی قومی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے 6 نومبر کو کہا تھا، ’ہمارے پاس موجود ذخائر کی مقدار سے کم از کم پانچ ماہ کے درآمدی اخراجات کی ادائیگی ممکن ہے۔ \r\n", "ملک میں درآمدی اخراجات کے مقابلے برآمدی آمدنی اور ترسیلات میں اضافہ نہیں ہو رہا ", "لیکن برآمدات اور ترسیلات سے آمدنی میں کمی کے باعث موجودہ تجارتی خسارہ مزید بڑھ رہا ہے۔ اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے بنگلہ دیش کے ذخائر سے ہر ماہ 833 ملین ڈالر کی رقم کم کی جا رہی ہے۔ ماہریِن اقتصادیات اس سے پریشان ہیں۔ ماہرین اقتصادیات اور محقق غلام معظم کا کہنا ہے کہ درآمدی اخراجات کے مقابلے برآمدی آمدنی اور ترسیلات میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ کم ہو رہا ہے، اس سے فرق بڑھ رہا ہے۔ اس کی تلافی کے لیے ذخائر سے فنڈز دینے پڑتے ہیں۔ \r\n\r\nلیکن یہ فرق مسلسل بڑھ رہا ہے. بنگلہ دیش کی حکومت صرف اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے قرض لے رہی ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کا تجارتی خسارہ جس سطح پر پہنچ چکا ہے، اس قرض سے بھی اسے پورا کرنا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف نے اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے کچھ اصلاحات تجویز کی ہیں۔ ان میں ریونیو اور ٹیکسز کی مد میں بہتری، اخراجات کا معقول نظام تیار کرنا، اور زرِ مبادلہ کی جدید پالیسی تیار کرنا شامل ہے۔\r\n"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/world-59495396", "summary": "دنیا بھر میں مال تجارت کی نقل و حمل میں تعطل اور عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے دوران تل ابیب کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔", "id": "662cf81d-5cfd-4422-9e2c-7b4004cfa35a", "article": ["اسرائیل کی کرنسی کے مضبوط ہونے کی وجہ سے بھی ملک میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے", "دنیا بھر میں تجارتی سامان کی نقل و حمل میں تعطل اور عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے دوران تل ابیب کو دنیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دے دیا گیا ہے۔", "اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے سالانہ سروے میں اس سال تل ابیب دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں پیرس کو پیچھے چھوڑتا ہوا گذشتہ سال کے سروے میں پانچوں نمبر سے اس سال پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ پیرس اور سنگاپور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ", "خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام کا دارالحکومت دمشق اس فہرست میں بدستور دنیا کا سب سے سستا شہر ہونے کی وجہ سے آخری نمبر پر برقرار ہے۔", "اس سروے میں دنیا کے 173 ملکوں میں روز مرّہ کی اشیاء کی قیمتوں اور سہولیات پر ہونے والے اخراجات کا ڈالر میں تخمینہ لگا کر ان کا موازنہ کیا جاتا ہے۔", "ای آئی یو نے اس سال اگست اور ستمبر کے مہینوں میں دنیا بھر کے 173 شہروں مقامی کرنسی میں قیمتوں اور سہولیات پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار حاصل کر کے کہا ہے کہ اوسط قیمتوں میں تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ گذشتہ پانچ برس میں افراط زر کی سب سے زیادہ شرح ہے۔", "ٹرانسپورٹ یا نقل و حمل پر ہونے والے اخراجات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ جن شہروں میں سروے کیا گیا وہاں پیٹرول کی قیمتیں اوسطاً 21 فیصد بڑھیں۔", "تل ابیب ای آئی یو کی 'کاسٹ آف لیونگ' یعنی رہنے کے اخراجات کی فہرست میں اس لیے اوّل نمبر پر آ گیا کیونکہ اسرائیل کی کرنسی شیکل ڈالر میں مقابلے میں مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے۔ کم از کم 10 فیصد اشیا، خاص طور پر روزمرہ کے استعمال اور کھانے پینے کی چیزوں کی جن کا شمار گھروں کے سودوں میں ہوتا ہے مقامی قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "سروے میں تل ابیب شراب اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں کے حساب سے دوسرے نمبر پر، ذاتی فلاح و بہود میں پانچویں نمبر پر اور تفریحی سہولیات کے نرخوں کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر رہا۔", "تل ابیب کے میئر نے ایک قومی اخبار کو انٹرویو میں خبردار کیا کہ جائیداد یا گھروں کی قیمتیں جو ای آئی یو کے سروے میں شامل نہیں ہوتیں اس کے لحاظ سے تل ابیب انتہائی مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے اور یہ اب ’پھٹنے کے قریب‘ ہے۔ ", "'تل ابیب اور زیادہ مہنگا ہوتا جائے گا کیونکہ پورا ملک ہی مہنگا ہو رہا ہے۔'", "اُنھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل میں بنیادی طور پر مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کے پاس متبادل شہر نہیں ہیں جیسا کہ امریکہ میں نیویارک ہے، شکاگو ہے، میامی ہے اور بہت سے شہر ہیں۔ اس طرح برطانیہ میں لندن کے علاوہ مانچسٹر ہے، لیورپول ہے۔ ان ملکوں میں آپ دوسرے شہروں میں نقل مکانی کر سکتے ہیں جہاں رہائشی اخراجات اتنے زیادہ ناقابل برداشت نہ ہوں۔", "رہائشی اخراجات کے لحاظ سے پیرس دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا شہر ہے", "گذشتہ سال پیرس، زیورخ اور ہانگ کانگ اس فہرست میں شامل پہلے تین شہر تھے۔ زیورخ اور ہانگ کانگ اس سال بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جس کے بعد نیویارک، جنیوا، کوپن ہیگن، لاس اینجلس اور اوساکا کا نمبر آتا ہے۔", "تہران نے اس فہرست میں سب سے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 79 ویں نمبر سے 29 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ایران پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے درآمدات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔", "ای آئی یو کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں کورونا وائرس کی وجہ سے اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔", "اس رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بہت سے ملک نکل رہے ہیں لیکن بڑے شہروں میں اچانک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا پڑتا ہے۔ اس سے مال تجارت کی نقل و حمل متاثر ہوتی ہے جس سے قیمتوں میں عدم استحکام پیدا ہو جاتا ہے۔", "کورونا کی وبا سے طلب میں اتر چڑھاؤ رہتا ہے اور سرمایہ کار اور تاجر بھی تذبذب کا شکار رہتے ہیں جس سے نہ صرف قیمتوں پر اثر پڑتا ہے بلکہ کرنسی کی قدر بھی بڑھتی گھٹتی رہتی ہے۔ ", "ای آیی یو کے اندازوں کے مطابق قیمتوں میں آنے والے مہینوں اور سال میں معتدل اضافہ ہو گا کیونکہ بہت سے ملکوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شرح سود میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ "]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/cxrxgkyexdzo", "summary": "ویسٹ انڈیز کی بظاہر کمزور نظر آنے والی ٹیم نے انڈیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔", "id": "cxrxgkyexdzo", "article": ["ویسٹ انڈیز کی بظاہر کمزور نظر آنے والی ٹیم نے انڈیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔", "اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔", "ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انڈیا کی ٹیم کا اغاز بہتر تھا لیکن پھر وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ ", "پہلی وکٹ 90 کے سکور پر گری اور پھر 113 پر پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔ ", "اس کے بعد انڈین ٹیم نے کسی طرح 40.5 اوورز میں 181 رنز سکور کیے جو مخالف ٹیم نے باآسانی 36.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔", "انڈیا کی جانب سے اوپنر ایشان کشن نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ دوسرے اوپنر شبمن گل نے 34 رنز بنائے۔ پانچویں نمبر پر آنے والے سوریہ کمار یادیو نے 24 رنز بنائے۔", "ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی انڈین کھلاڑی 20 کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔ اسی دوران ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے کپتانی والی اننگز کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست 63 رنز بنائے جبکہ کارٹی نے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔", "ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ اور گوڈاکیش موتی نے تین تین وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔", "انڈیا کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے تین وکٹیں لیں جبکہ پہلے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کلدیپ یادو کو ایک ہی وکٹ مل سکی۔", "سنجو سیمسن کے مداح مایوس ہوئے کیونکہ انھوں نے اپنے ریکارڈ کے مطابق کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا", "سوشل میڈیا پر جہاں میچ پر تبصرے ہو رہے ہیں وہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے بغیر انڈین بیٹنگ کچھ نہیں ہے۔", "ارنو سنگھ نامی صارف نے لکھا کہ ’ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں آج انڈیا کی شکست تاریخی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہو گا کہ انڈین کرکٹ ٹیم (مردوں کی) ایک ایسی ٹیم سے میچ ہاری ہے جو ٹیم آنے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کر سکی۔‘", "شیلیندر مشرا نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم چاہے روہت اور کوہلی کو جتنا ٹرول کر لیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں میں ہمیں ایسا کوئی نظر نہیں آتا جو ان گیرٹسٹ آف آل ٹائم کے ریٹائرمنٹ کے بعد انڈین ٹیم کو 10-12 سال تک لے کر چل سکے۔‘", "ایک صارف نے پاکستان کے ایک مداح کی آئیکونک مایوسی والی تصویر ڈال کر لکھا کہ ’جب ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ حال ہے تو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کیا ہو گا۔‘", "بہت سے لوگ شبھمن گل کی جگہ رتوراج گائکواڈ کو ٹیم میں لیے جانے کی دلیل دے رہے ہیں تو بہت سے لوگ سنجو سیمسن کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کے ایل راہل اور سریش ایير کو یاد کر رہے ہیں۔", "کچھ لوگ وراٹ کوہلی کو آرام دیے جانے پر ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو کچھ لوگ وراٹ کوہلی کے میدان میں پانی لے جانے پر تبصرے کر رہے ہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا کھلاڑی ڈرنکس لے جا رہا ہے۔", "فرید خان نامی صارف نے لکھا کہ ’25 ہزار انٹرنیشنل رنز اور 76 انٹرنیشنل سنچریز لگانے والے وراٹ کوہلی دوسرے ون ڈے میں اپنی ٹیم کے لیے ڈرنکس لے جا رہے ہیں۔ کوئی کتنا بے غرض ہو سکتا ہے؟ اگر یہ کوئی سابق پاکستانی کپتان ہوتا تو ہمارے صحافیوں نے اس کا مسئلہ بنا دیا ہوتا۔‘", "ایک صارف نے شاہ رخ اور سلمان خان کی تصویر ڈال کر انھیں روہت اور کوہلی لکھا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’بچوں پر نہیں چھوڑ سکتے۔‘", "بہر حال بہت سے لوگ وکٹ کیپر بیٹسمین ایشان کشن کی تعریف کر رہے ہیں جنھوں دونوں میچز میں نصف سنچری سکور کی ہے جبکہ کچھ لوگ راہل دڑاوڈ کے تجربات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔", "سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c2vj213l3edo", "summary": "دمتھ ویلالگے ایک ہی روز پہلے سپن کے خلاف موثر ترین بیٹنگ لائن کے طوطے اڑا چکے ہیں، سو کچھ ہول سے ضرور اٹھتے ہیں کہ وہ اور مہیش تیکشنا پاکستانی مڈل آرڈر سے کیا سلوک کریں گے مگر تشفی بخش پہلو یہ کہ خوش نصیبی سے پاکستان کو بھی یہاں سعود شکیل جیسا دماغ میسر ہو گا۔", "id": "c2vj213l3edo", "article": ["سری لنکن کرکٹ کا مزاج رہا ہے کہ جب وہ کسی شمار قطار میں نہیں ہوتی، تب اچانک ابھر کر یوں سامنے آتی ہے کہ شائقین ششدر رہ جاتے ہیں۔", "ایشیا کپ کی 39 سالہ تاریخ میں جب جب کبھی پاکستان انڈیا فائنل کے امکان روشن ہوئے ہیں، رنگ میں بھنگ سدا سری لنکن کرکٹ نے ہی ڈالا ہے۔", "کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ جس ٹیم نے ایک ہی دن پہلے مضبوط پاکستانی الیون کو ریکارڈ شکست سے دوچار کیا تھا، وہ نوآموز سری لنکن سپنر دموتھ ویلالگے کے سامنے ڈھیر ہو جائے گی۔ ", "وہ تو بھلا ہو انڈین بولنگ کا کہ قلیل ہدف کا دفاع کر کے ٹورنامنٹ کو کھلا رکھا، وگرنہ ایشیا کپ کے فائنلسٹس پہلے ہی طے ہو چکے ہوتے اور پاکستان بمقابلہ سری لنکا محض ایک کاغذی کارروائی رہ جاتی۔", "مگر اب یہ مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور ’کارنرڈ ٹائیگرز‘ زخم خوردہ بھی ہو چکے ہیں۔", "نسیم شاہ اور حارث رؤف دونوں ہی ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں اور پاکستان کا مسلّمہ پیس اٹیک اب اہم ترین میچز میں جادو جگانے سے محروم رہے گا۔", "مگر پیس کے معاملے میں پاکستان کے ذخائر یوں زرخیز ہیں کہ متبادل ڈھونڈنے میں سر نہیں کھجانا پڑا۔ اس نئی الیون میں بھی پیس اس قدر موجود ہے کہ اگر تجربے کی کمی آڑے نہ آئے تو زمان خان اور محمد وسیم بھی تگڑے سے تگڑے بلے بازوں کو مبہوت کر سکتے ہیں۔ ", "فخر زمان کی پے در پے ناکامیوں نے بالآخر کچھ اعصاب پر دستک دے ہی ڈالی اور مہینوں سے پانی ڈھوتے محمد حارث کی قسمت جاگ اٹھی۔", "پچھلی بار جب ورلڈ کپ میں وہ اہم مراحل پر ٹیم کا حصہ بنے تھے تب ان کی پہلی ہی اننگز نے سوئے ہوئے بھاگ جگا دیے تھے اور کسی گنتی میں نہ رہنے والی ٹیم کو فائنل کی راہ دکھلا دی تھی۔", "پاکستان یہاں بھی حارث سے وہی امید رکھے گا، گو سری لنکن پیس اٹیک، اپنی تمام تر لو پروفائل کے باوجود، ان کا امتحان ضرور لے گا۔", "جہاں کاسون راجیتا کی شکل میں ایک تجربہ کار ہاتھ دستیاب ہے تو وہیں متیشا پتھیرانا جیسا ہنرمند بھی موجود ہے جو پچھلے چند ماہ سے مسلسل سرفرازی کی سمت گامزن ہے۔", "لیکن بڑا دردِ سر یہاں بھی سپن سے نمٹنا ہو گا۔", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "انڈیا کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے باز کلدیپ یادو کی سبک خرامی کے خمار سے باہر نہ نکل پائے تھے۔ گو کلدیپ یادو اس شام واقعی ناقابلِ تسخیر تھے مگر سپن کے سامنے اس مڈل آرڈر کی کم مائیگی بھی پوری طرح آشکار ہوئی۔", "دمتھ ویلالگے ایک ہی روز پہلے سپن کے خلاف موثر ترین بیٹنگ لائن کے طوطے اڑا چکے ہیں، سو کچھ ہول سے ضرور اٹھتے ہیں کہ وہ اور مہیش تیکشنا پاکستانی مڈل آرڈر سے کیا سلوک کریں گے مگر تشفی بخش پہلو یہ کہ خوش نصیبی سے پاکستان کو بھی یہاں سعود شکیل جیسا دماغ میسر ہو گا۔", "اپنے مختصر سے کریئر میں سعود شکیل کئی ایک اننگز میں یہ ثابت کر چکے ہیں کہ موجودہ پاکستانی بیٹنگ ذخائر میں سے سپن کے خلاف سب سے موثر بلے باز وہی ہیں۔ ", "سری لنکا ہی کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں ڈبل سینچری کے بعد ان کا اعتماد مختصر فارمیٹ میں بھی بار آور ہو سکتا ہے۔ اس پر طُرہ یہ کہ دباؤ کے ہنگام میں وہ اپنے اعصاب بھی منتشر نہیں ہونے دیتے۔", "کافی عرصے سے پاکستان نے شکست کا ذائقہ چکھا نہیں تھا اور انڈیا سے شرمناک شکست بھی ورلڈ کپ سے پہلے ایک عمدہ سبق ہے کہ رنز کے لیے ہمیشہ ٹاپ آرڈر اور وکٹوں کے لیے ہمیشہ پیس کی راہ تکنے والی ٹیم کو اب اپنے مڈل آرڈر اور سپن بولنگ کا قبلہ درست کرنے کی بھی ضرورت ہے۔", "حسبِ روایت بارش کل کے میچ میں بھی خلل ڈال سکتی ہے اور توقع یہی رہے گی کہ اپنے چنیدہ مہروں سے محروم بابر اعظم ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بولنگ سے گریز کریں گے۔", "ثانیاً اب تک یہ بھی واضح ہو چکا کہ سری لنکن پچز دوسری اننگز تک پہنچتے پہنچتے سست تر ہو جاتی ہیں، سو ہدف کے تعاقب سے گریز ہی بھلا۔", "یہاں سعود شکیل کی موجودگی سے پاکستان کے امکانات کچھ روشن نظر آتے ہیں کہ اگر وہ سری لنکن سپن کا بار جھیل گئے تو شاید نسیم شاہ اور حارث رؤف کی عدم دستیابی بھی سری لنکن بیٹنگ کو کچھ خاص فائدہ نہ دے پائے گی۔"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/articles/c72l91zw9ryo", "summary": "چین میں تائیوان کے تاجر کو پولیس افسران کی تصاویر لینے اور کیمرے لے جانے کی پاداش میں 14 سو دن چین میں گزارنے پڑے۔ اس مشکل وقت کے بارے میں تائیوان کے تاجر کیا کہتے ہیں؟", "id": "c72l91zw9ryo", "article": ["پیر کو بیجنگ ایئرپورٹ سے واپس تائیوان لوٹنے کے لیے تیار تاجر لی مینگ-چو کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ چین کی فضائی حدود سے باہر جانے والی یہ پرواز تائیوان کے تاجر کے بُرے دنوں کے خاتمے کا سبب بنی جنھیں 14 سو دنوں سے چین میں حراست میں رکھا گیا۔ ", "انھوں نے اس ہفتے بی بی سی کو بتایا کہ ’پاسپورٹ چیک کرنے والی جگہ سے گزر کر مجھے بہت سکون محسوس ہو رہا ہے اور میں کچھ لمحے کے لیے چلایا بھی۔ میں دوبارہ آزاد دنیا میں آ چکا ہوں۔‘ ", "لی کو سنہ 2019 میں اس وقت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا جب انھوں نے شینزن میں پولیس افسران کی تصاویر لی تھیں۔ ان پر جاسوسی اور ریاست کے راز چرانے جیسے الزامات عائد کیے گئے مگر انھوں نے اس فرد جرم کی صحت سے انکار کیا ہے۔ ", "انھیں جولائی 2021 میں رہا کیا گیا مگر انھیں چین سے باہر جانے سے روک دیا گیا کیونکہ انھیں تمام سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا تھا۔ ", "بیچنگ نے بہت کم ہی کسی کو اس طرح کی سزا سنائی ہے، جس میں ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہو اور وہ بھی ایک ایسے شخص پر جو ’مین لینڈ‘ چین کا باشندہ ہی نہ ہو۔ ", "سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ لی کی تائیوانی شناخت ان کے خلاف اتنی سخت کارروائی کی وجہ بنی ہو کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ", "تائیوان اپنے آپ کو خود مختار علاقے کے طور پر متعارف کراتا ہے جو کہ چین سے مختلف خطہ ہے۔ تائیوان کا اپنا نظام اور منتخب سربراہ مملکت ہے۔ ", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "تاہم چین تائیوان کو اپنے ایک ٹوٹے ہوئے صوبے کے طور پر دیکھتا ہے جسے اگر ضرورت پڑی تو بالآخر زبردستی بیجنگ کے زیر انتظام لایا جائے گا۔ ", "چین میں کاروبار کرنے والے ہزاروں تائیوانیوں کی طرح لی نے اگست 2019 میں چین کا کاروباری دورہ کیا۔ اس وقت وہ ایک ٹیکنالوجی کی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔", "وہ چین کے لیے کوئی اجنبی نہیں تھے کیونکہ وہ پہلے یہاں کام کرتے تھے اور مشرقی شہر سوزو میں رہتے تھے اور سال میں تقریباً دو بار سرزمین چین کا سفر بھی کرتے تھے۔", "جب انھوں نے چین کا دورہ کیا تو اس وقت کشیدگی بہت زیادہ عروج پر تھی کیونکہ ہانگ کانگ سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر جمہوریت نواز مظاہروں کی لپیٹ میں تھا، جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھنے میں آئے۔ تقریباً ہر ہفتے کے آخر میں شہر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان بڑھتی ہوئی پرتشدد جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔", "مظاہرین سے ہمدردی رکھنے والے لی نے ہانگ کانگ کا ایک مختصر دورہ کیا، جہاں انھوں نے وہاں دور سے ایک ریلی کا نظارہ کیا اور حمایت کے پیغامات والے پمفلٹ بھیجے۔ پھر وہ ایک ساتھی سے ملنے کے لیے سرزمین چین کے پڑوسی ملک شینزن گئے۔", "اس وقت سینکڑوں مسلح پولیس افسران جمع تھے اور بکتر بند گاڑیاں شینزین کے ایک سٹیڈیم میں نمائش کے لیے موجود تھیں۔ بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ بیجنگ ہانگ کانگ میں مظاہروں کو روکنے کے لیے ان فورسز کو بھیجے گا۔", "انھوں نے اپنے ہوٹل کے کمرے کی کھڑکی سے اس سارے منظر کو دیکھا تو وہ سٹیڈیم چلے گئے اور کچھ تصاویر کھینچیں۔ انھوں نے کہا کہ وہاں تصاویر لینے سے متعلق کوئی انتباہ نہیں تھا اور وہ پولیس قافلے کے درمیان سے نہیں گزرے۔ ", "ان کے مطابق وہاں پر موجود بہت سے دوسرے لوگ بھی اس سارے منظر کی تصویر کشی کر رہے تھے۔", "لی اس بات سے انکاری کہ وہ جاسوسی کر رہے تھے۔ ان کے مطابق ’میں صرف ایک متجسس راہگیر تھا۔۔۔ اگر یہ واقعی کوئی ریاستی راز ہوتا تو ہوٹل سے سب کچھ کیسے دیکھا جا سکتا تھا؟‘", "جب وہ شینزین سے روانہ ہو رہے تھے تو دس ویڈیو کیمرے جو وہ اپنے کاروباری سلسلے میں واپس تائیوان لے جا رہے تھے ان پر ایئرپورٹ کے حکام کی نظر پڑ گئی۔ ", "انھوں نے ان کو تلاشی کے لیے روکا۔ ان کے سامان اور فون کی تلاشی لی گئی۔ حکام کو ان کے فون سے شینزین سٹیڈیم میں تقسیم کے گئے پمفلٹس کے علاوہ پولیس فورسز کی تصاویر بھی ملیں۔", "اس کے بعد قومی سلامتی کے افسران انھیں ایک ہوٹل لے آئے۔ 72 دنوں تک انھیں اپنے کمرے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہر روز تین لوگ ان پر نظر رکھنے کے لیے مامور تھے۔ انھیں ٹی وی دیکھنے، اخبار پڑھنے، پردے کھولنے یا بولنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔", "لی کا کہنا ہے کہ ’میں درحقیقت ہر روز ان کی تفتیش کا ہی منتظر رہتا تھا، اور تو کوئی بھی مجھ سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔ ہر روز میرے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوتا تھا، اس لیے میں صرف فرش، بیڈ کے نیچے اور چھت کی صفائی کرتا رہتا تھا۔ یہ سب بہت تکلیف دہ تھا۔‘", "سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ بیجنگ اکثر قومی سلامتی کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف حراست کے خفیہ اور من مانے حربے استعمال کرتا رہتا ہے اور ایسے ملزمان پر بغیر کوئی مقدمہ قائم کیے مہینوں تک ایسے زیر حراست رکھا جا سکتا ہے۔", "لی کو اس ہوٹل سے نکال کر ایک اور حراستی مرکز میں لے جایا گیا اور کئی مہینوں بعد وہ دوبارہ منظر عام پر آئے۔ ", "وہ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر یہ کہتے ہوئے نمودار ہوئے کہ انھیں ’مادر وطن کو کسی حد تک نقصان پہنچانے‘ کے اپنے اس عمل پر افسوس ہے۔", "لی نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے اس امید پر معذرت کی ہے کہ انھیں جلد از جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق آپ کے وقار اور مرتبے جیسی چیزوں سے ہی صرف آپ کو پریشانی میں مبتلا نہیں رکھا جاتا۔ ", "لیکن اس کے فوراً بعد ان پر مقدمہ چلا اور انھیں ’غیر ملکی جاسوسی اور غیر قانونی طور پر ریاستی راز بھیجنے‘ کے جرم میں ایک سال اور دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔", "چین کے سرکاری میڈیا نے اس کیس کی بہت کوریج کی، جس میں الزام لگایا گیا کہ تائیوانی تاجر نے شینزین سٹیڈیم کی تصاویر تائیوان کے گروپوں کو بھیجنے کے لیے حاصل کی تھیں۔", "انھوں نے اس حقیقت کا بھی حوالہ دیا کہ انھوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی تھی اور تائیوان کی غیر سرکاری تنظیموں کے رکن تھے۔ ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ وہ تائیوان کی ’تحریک آزادی‘ کے کارکن ہیں، جس سے لی انکاری ہیں۔", "لی نے اپنی سزا گوانگ ڈونگ جیل میں پوری کی، جہاں انھیں 15 دیگر قیدیوں کے ساتھ ایک چھوٹے سے سیل میں بند کر دیا گیا۔ لیکن لی کے لیے، جیل رہائشی حراستی مرکز سے ایک بہتر جگہ تھی کم از کم ان کے ساتھ کچھ لوگ تو موجود تھے۔", "جیل میں انھیں ایک پروڈکشن لائن میں کام پر لگایا گیا تھا اور انھیں ہر روز کمپیوٹر کیبلز کو لپیٹنا پڑتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں کہا گیا کہ اگر وہ اپنے کاموں کو وقت پر مکمل کرنے میں ناکام رہے تو انھیں جسمانی طور پر سزا دی جائے گی۔", "چین کے تائیوان امور کے دفتر نے بی بی سی کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ بی بی سی نے لی کے تمام دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، لیکن ان کی قید کا عرصے وہی بنتا ہے جو دوسرے قیدیوں نے بتایا ہے۔ ", "اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران لی کو ’سیاسی حقوق سے محرومی‘ کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس وقت انھوں نے اس پر زیادہ غور نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کیونکہ وہ اپنے آپ کو چین کے شہری کے طور پر نہیں دیکھ رہے تھے۔ ", "لیکن اپنی مقررہ رہائی سے ایک ماہ قبل وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ مزید دو سال تک چینی سرزمین نہیں چھوڑ سکتے۔", "ہیومن رائٹس واچ کی یاکیو وانگ نے کہا کہ لی کے معاملے میں ’چینی حکومت یہ بتانا چاہتی تھی کہ وہ چینی شہری ہیں۔‘", "وہ کہتی ہیں کہ قومی سلامتی کے جرائم میں چین میں گرفتار تائیوان سے جڑے افراد کی تعداد کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ تاہم یہ فرض کرنا ’معقول‘ ہے کہ بیجنگ اور تائیپی کے درمیان بگڑتے تعلقات کے درمیان یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔", "اپریل میں تائیوان میں مقیم پبلشر فوچا، جو اکثر بیجنگ پر تنقیدی کتابیں چھاپتے تھے، کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ اُس مہینے کے شروع میں تائیوان کے کارکن یانگ چی یوان پر علیحدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔", "لی کے ساتھ چینی حکام کے سلوک میں گذشتہ کیسز کے مقابلے میں فرق اس بات کی علامت بھی ہو سکتا ہے کہ وہ تائیوان کے قیدیوں پر سختی کر رہے ہیں۔", "جب انسانی حقوق کے کارکن لی مینگ-چی نے گزشتہ سال اپنی پانچ سال کی سزا مکمل کی تو انھیں فوراً واپس تائیوان جانے کی اجازت دی گئی۔", "لی مینگ چو کے معاملے میں انھوں نے کہا کہ رہائی کے بعد پہلے ہفتوں میں چینی پولیس نے ان سے کئی بار رابطہ کیا۔ جب وہ شنگھائی میں فلائٹ میں سوار ہو کر چین سے باہر جانے کی کوشش کی تو انھیں امیگریشن افسران نے روک دیا۔", "تھوڑی دیر بعد انھوں نے محسوس کیا کہ وہ پولیس کی زیادہ سخت نگرانی میں ہیں۔ اب چونکہ وہ ملک چھوڑ کر بھی کہیں نہیں جا سکتے تھے تو اس لیے سفر کے شوقین تائیوان کے اس تاجر نے چین کے 100 شہروں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے انھوں اپنی جمع پونجی اور اپنے خاندان کے فنڈز کو استعمال کیا۔", "لیکن وہ اس سارے سفر میں تن تنہا ہی تھے۔ ان کے اہل خانہ ان کے خلاف مزید انتقامی کارروائی کے خوف سے اس سے رابطہ کرنے سے ہچکچاتے تھے۔ تائیوان کے دیگر تاجروں نے خود کو ان سے دور کر لیا، اس ڈر سے کہ چینی حکام انھیں بھی نشانہ بنائیں گے۔", "انھوں نے کہا کہ ’میں پہلے ہی بیجنگ میں اس انتقامی کارروائی سے گزر چکا ہوں اور اب اپنے ہی لوگوں سے الگ تھلگ رہنا دوسری بار اس مصیبت سے گزرنے کے مترادف تھا۔ ", "انھوں نے وقت کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں سے بھی دوستی کر لی، جن میں کارکنان اور انسانی حقوق کے وکلا بھی شامل تھے۔ ابتدائی طور پر وہ متفکر تھے کہ ان کے سرکاری میڈیا کے سامنے آنے کے بعد انھیں پہچان لیا جائے گا یا ان پر حملہ بھی کیا سکتا ہے۔", "لی نے کہا کہ یہ اس سب خوف کے برعکس تھا۔ ان کے مطابق وہ جن لوگوں سے ملے ان میں سے بہت سے ان پر بہت مہربان تھے اور یہاں تک کہ انھیں گھر پر رہنے کے لیے جگہ کی بھی پیشکش کی۔", "لی اب جاپان میں ہیں، جہاں وہ تائیوان واپس آنے سے پہلے ماضی کی تلخی سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ ", "انھوں نے کہا کہ وہ چین کے بارے میں صرف منافع بخش کاروبار کرنے کی جگہ کے طور پر سوچتے تھے۔۔۔ لیکن اب انھیں خوب سبق مل چکا ہے۔ ", "انھوں نے کہا کہ ’میں نے ایسی بہت سی بری چیزوں پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی جو پس پردہ ہو رہی تھیں۔‘", "ان کے مطابق ’میں نے سوچا کہ کمیونسٹ پارٹی بہتر ہو گئی ہے۔ میری یہ سوچ اس وقت تک برقرار رہی جب تک میرے ساتھ یہ سب نہیں ہوا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں بہت ہی معصوم ہوں۔‘"]} {"url": "https://www.bbc.com/urdu/regional-61447305", "summary": "سری لنکا کو اس وقت ایندھن کی شدید قلت اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کچھ سری لنکن شہری ایک وقت کا کھانا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ پٹرول سٹیشنز پر ٹینک بھرنے کے انتظار میں کچھ لوگ جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں۔", "id": "8ee5e2e1-a46d-461a-8a70-f78c45e5a7dc", "article": ["زیادہ تر لوگ رانیل وکرما سنگھے کے وزیراعظم بننے سے کوئی خاص خوش نہیں کیونکہ انھیں راجا پاکسے خاندان کے بہت قریبی سمجھا جاتا ہے", "سری لنکا کے نئے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملک میں بدحالی اور بدامنی کو جنم دینے والا معاشی بحران ’ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔‘", "سری لنکا کو ایندھن کی قلت اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے، حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کچھ سری لنکن شہری ایک وقت کا کھانا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔", "حکومت نے جس طرح سے بحران سے نمٹنے کی کوشش کی ہے، اس حوالے سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور یہی چیز پرتشدد مظاہروں کا باعث بنی۔", "مظاہروں کو کم کرنے کے لیے اپوزیشن رکن رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیرِاعظم بنایا گیا تھا۔ وہ چھٹی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔", "عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں وکرما سنگھے نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ سری لنکا میں رہنے والے خاندان دن میں تین وقت کا کھانا کھا سکیں۔", "دنیا سے مزید مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہم خوراک حاصل کر لیں گے اور بھوک ختم ہو جائے گی۔‘", "نئے وزیر اعظم کے مطابق سری لنکا کی معیشت برباد ہو چکی ہے تاہم سری لنکن عوام کے لیے ان کا پیغام تھا کہ ’صبر کریں، میں چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آؤں گا۔‘", "صدر گوتابایا راجا پکسے نے جمعرات کو وکرما سنگھے سے حلف لیا، زیادہ تر لوگ ان کے وزیراعظم بننے سے کوئی خاص خوش نہیں کیونکہ انھیں راجا پاکسے خاندان کے بہت قریبی سمجھا جاتا ہے۔", "اپنے انٹرویو میں وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ صدر راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے جذبات سے اتفاق کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا ’الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، میں یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔‘", "ضروری اشیا کے لیے لمبی قطاریں اب سری لنکا میں روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں مگر صرف ان لوگوں کے لیے جو انھیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں", "’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا", "قسطیں", "مواد پر جائیں", "لیکن انھوں نے مزید کہا کہ وہ ’راجا پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔‘", "انھوں نے عالمی برادری سے بھی مدد کی اپیل کی۔", "انھوں نے کہا کہ ’ہمیں ایک سال کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ بھی ہم آپ سے ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے۔ ملک کی حالت بہتر کرنے میں ہماری مدد کریں۔ ہم ایشیا کی سب سے بڑی اور پرانی جمہوریت ہیں۔‘", "سری لنکا کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ خوراک، ادویات اور ایندھن ختم ہو چکے ہیں یا انھیں خریدنا استطاعت سے باہر ہو چکا ہے۔ پٹرول سٹیشنز پر ٹینک بھرنے کے انتظار میں کچھ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔", "سنہ 1948 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے یہ اس جزیرہ نما ملک میں آنے والا یہ بدترین معاشی بحران ہے۔", "ایک 68 برس کی خاتون نے دارالحکومت کولمبو میں خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمارے پاس مٹی کا تیل نہیں، پیٹرول نہیں، ڈیزل نہیں، کھانا پکانے کے لیے گیس نہیں اور ہمارے پاس لکڑیوں سے جلنے والے چولہے تک نہیں۔‘", "’اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لیے ہم روزانہ کی بنیاد پر بہت مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئی ہیں۔ ہم ایسے حالات میں کیسے گزارہ کریں۔‘", "سری لنکا کی معاشی پریشانیوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ ملک درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔", "جہاں کووڈ کی وبا نے معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں سنہ 2019 کے چرچ بم دھماکوں سے سیاحت کو بھی نقصان پہنچا لیکن ماہرین بدانتظامی کو بھی معاشی بدحالی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔", "مظاہرین سمجھتے ہیں راجا پاکشے خاندان حالیہ معاشی بحران کا ذمہ دار ہے", "یاد رہے اس سے قبل سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے حکومت کے حامیوں سے پرتشدد جھڑپوں کے بعد حکمران راجا پکشے خاندان اور متعدد اراکین اسمبلی کے مکانات کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔", "سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے نتیجے میں وزیراعظم مہندا راجا پکشے نے پیر کو استعفیٰ دے دیا تھا لیکن اس کے باوجود تشدد کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔", "سری لنکن فوج نے تصدیق کی ہے کہ صدر کے بڑے بھائی اور خود دو مرتبہ صدر رہنے والے مہندا راجاپکشے ملک کے شمال مشرق میں حفاظت کی غرض سے ایک بحری اڈے پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ", "ملک گیر کرفیو کے باوجود مختلف شہروں میں آتش گیر مادے سے حملے جاری ہیں اور کولمبو کے قریب دکانوں اور سابق وزیر اعظم مہندا راجا پکشے کے بیٹے کی ایک نجی تفریح گاہ کو نذر آتش کر دیا گیا۔", "حکومت مخالف مظاہرین نے مہندا راجا پکشے کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔", "پیر سے جاری بدامنی کے واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہو چکے ہیں۔", "حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے خبردار کیا ہے کہ فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کا بہانہ دینے کے لیے تشدد کے واقعات کو ہوا دی جا سکتی ہے۔ سڑکوں پر بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے بھی ممکنہ بغاوت کی افواہوں کو ہوا ملی ہے تاہم فوج نے اس بات کی تردید کی تھی۔", "سکریٹری دفاع کمل گنارتنے نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جب ملک میں خطرناک صورتحال ہوتی ہے تو فوج کو اس سے نمٹنے کے لیے اختیارات دیے جاتے ہیں۔", "’کبھی یہ مت سوچیں کہ ہم اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوج کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔‘", "سری لنکا میں سنگین مالی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے کئی ہفتوں سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سری لنکن روپے کی قدر بہت گر چکی ہے اور خوراک، ایندھن اور طبی سامان جیسی بنیادی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔", "پیر اور منگل کی رات سب سے زیادہ تباہی دارالحکومت کولمبو کے شمال میں ہوئی جہاں حریف گروپوں نے نیگومبو قصبے میں دکانوں کو آگ لگا دی۔", "پیر کی رات کو ہجوم نے سیاستدانوں کے 50 سے زائد مکانات جلا دیے جبکہ ملک کے جنوب میں ان کے روایتی مرکز، ہمبنٹوٹا میں راجا پاکشے خاندان کے لیے وقف ایک متنازعہ میوزیم کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ "]}